میں اور پاکستانمنصور آفاق

ایک سی وحشت میں رہتے ہیں میں اور پاکستان

میں اور پاکستان

سیاسی کالم — منصور آفاق


004 — سیاسی چال

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-004 | ↑ فہرست

سیاسی چال

کہتے ہیں کہ مفاہمتی آرڈینس سے ایک کھرب اور پندرہ ارب سے زیادہ کی کرپشن معاف کی گءی ہے ۔اٹھ سو سے زیادہ سیاسی مقدمات کا خاتمہ ہوا ہے ۔چالیس سیاست دان اور چھ سو کے قریب بیورکرٹیس پر لگاءے جانے والے الزامات واپس لے لءے گءے ہیں ۔دوہزار تین سو ستر فوجداری مقدمات ختم ہوءے ہیں جن میں زیادہ تر مقدمات کی سزا سات سے دس سال کے درمیان تھی۔ایسی سیاسی چال کی دنیا کی تاریخ میں کوءی مثال موجود نہیں ۔

سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی پیپلز پارٹی نے اتنی بڑی کرپشن کی تھی اگر یہ کرپشن واقعی ہوءی تھی تو ایک سیاسی چا ل کےلءے کوءی قربان کردی گءی تھی اور اگر نہیں ہوءی تھی اور یہ سب کچھ سیاسی انتقام تھا تو اس سے بری حرکت اور کوءی ہوہی نہیں سکتی۔ ویسے بےنظیر بھٹو کے خلاف زیادہ تر مقدمات نواز شریف کے دور میں قاءم کءے گءے تھے اور نواز شریف نے میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرکے ان تمام دریاءے ٹیمز میں بہادیا تھاشاید وہ بھی ان مقدمات کی اصل حیثیت جانتے تھے۔ مقدمات کی سنگینی کا اندازہ لگاءے کہ بے نظیر بھٹو اور اس کے شوہر آصف زرداری کے خلاف منشیات کی سمگلنگ کا مقدمہ بھی تھا۔ سوءیز لینڈ میں چلنے والے مقدمہ میں حکومتی موقف یہ تھا کہ اس سرمایہ میں وہ سرمایہ بھی شامل ہے جو منشیات کی سمگلنگ سے حاصل کیا گیا ہے ۔ منشیات کی سملنگ کا یہ کیس شیخوپورہ میں بنایا گیا اس کے متعلق زیادہ تفصیل سے ڈاکٹر شیرافگن کے ایک سگے بھاءی بتاسکتے ہیں جو ان دنوں شیخوپورہ ڈی ایس پی ہوا کرتے تھے۔(میں بے نظیر بھٹو کے شدید ترین مخالفوں سے سوال کرتا ہوں کہ کیا وہ اس بات پر یقین کر سکتے ہیں )

کہتے ہیںآصف زرداری کی کرپشن کا تمام سرمایہ جاوید پاشا کے پاس تھا جن دنوں برطانیہ میں جاوید پاشانے ’’پاکستانی چینل‘‘ کا آغاز تھا میں اتفاق سے کچھ عرصہ ان کے ساتھ رہا سرمایہ نہ ہونے کی وجہ یہ پاکستانی چینل جاوید پاشا بمشکل دو سال چلا سکے تھے اور پھر اسے آے آر واءے گولڈ والوں نے خرید لیا اور اب یہ اے آر واءے ڈیجٹل کے نام سے مشہور ہے۔جب جاوید پاشا کا پاکستانی چینل ڈوب رہا تھاتو اس وقت میں نے انہیں کہا کہ روز یہاں نیپ کے فوجی آفیسر پہنچے ہوتے ہیں ۔ آپ سے اربوں ڈالر کی گفت وشیند ہورہی ہوتی ہے۔ اور آپ صرف دو اڑھاءی لاکھ پونڈ کی وجہ سے اپنی ساری زندگی کی محنت پر یوں پانی

005 — سیاسی چال — دوسرا کالم

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-005 | ↑ فہرست

سیاسی چال

اپنے چوہدری شجاعت بھی بڑے سیدھے سادے آدمی ہیں ان کی موجودہ سیاسی چال کو دیکھ کر احساس ہوا ہے کہ ابھی تک بیچارے میری طرح ’’پینڈو کے پینڈو ‘‘ کے ہی ہیں ۔پینڈو کے حوالے ایک بڑا مشہور لطیفہ میں ذہن میں در آیا ۔چلیے دوبارہ بلکہ سہہ بارہ سن لیجءے کہ ایک پینڈو شہر میں ایک بہت اونچی بلڈنگ کو دیکھ رہا تھا،قریب سے چالاک شہری گزرا اور اس نے پوچھا کہ کونسی منزل دیکھ رہے ہو پینڈو بولا’دسویں ‘‘ چالاک شہری نے کہا ’’چلو نکالو دس روپے ‘‘ پینڈونے دس روپے اسے دیے تو قریب کھڑے ہوءے شریف شہری نے اسے کہا کہ یہ شخص تمہیں بے وقوف بنا گیا ہے ۔ پینڈو ہنس کر بولا ’’ اس نے مجھے کیا بے وقوف بناناتھا بے وقوف تو اسے میں نے بنایاہے ۔ شریف شہری کو بڑی حیرت ہوءی اور کہا’’وہ بھلا کیسے‘ تو پینڈو کہنے لگا ’’ میںتو چودھویں منزل کو دیکھ رہا تھاجبکہ بتاءی میں نے اسے دسویں ہے ۔‘‘

بہرحال چوہدری شجاعت نے جو سیاسی چال چلی ہے ، سیاست کی تاریخ میں اس سے پہلے اس کی کوءی مثال موجود نہیں ۔کہا جا رہا ہے کہ اس سیاسی چال یعنی مفاہمتی آرڈینس سے ایک کھرب اور پندرہ ارب سے زیادہ کی کرپشن معاف کی گءی ہے ۔آٹھ سو سے زیادہ سیاسی مقدمات کا خاتمہ ہوا ہے ۔چالیس سیاست دان اور چھ سو کے قریب بیورکرٹیس پر لگاءے جانے والے الزامات واپس لے لیے گءے ہیں ۔دوہزار تین سو ستر فوجداری مقدمات ختم ہوءے ہیں جن میں زیادہ تر مقدمات کی سزا سات سے دس سال کے درمیان تھی۔

سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی پیپلز پارٹی نے اتنی بڑی کرپشن کی تھی اگر یہ کرپشن واقعی ہوءی تھی تو صرف ایک سیاسی چا ل کے لیے اتنی بڑی کرپشن کو مفاہمتی بل کے ذریعے ختم کرنا کہاں قرین عدل ہے۔ اور اگریہ کرپشن نہیں ہوءی تھی اور یہ سب کچھ سیاسی انتقام تھا تو اس سے بری حرکت اور بھلا کیاہو سکتی۔ یوں تو بےنظیر بھٹو کے خلاف زیادہ تر مقدمات نواز شریف کے دور میں قاءم کءے گءے تھے اور نواز شریف نے میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرکے ان تمام کی یاد کو بھی دریاءے ٹیمز میں بہادیا تھاشاید وہ بھی ان مقدمات کی اصل حقیقت جانتے تھے۔ بے نظیر کے خلاف قاءم کیے جانے والے ایک مقدمہ میں تو محترمہ نے، نواز شریف اور فیصلہ کرنے والے جج کے درمیان اس مقدمہ کے حوالے ہونے والی گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ بھی اعلیٰ عدالت کو مہیا کرادی تھی ۔بہر حال مقدمات بہت سنگین تھے۔ مقدمات کی سنگینی کا اندازہ اس بات لگاءیے کہ بے نظیر بھٹو اور اس کے شوہر آصف زرداری کے خلاف ایک مقدمہ منشیات کی سمگلنگ کا بھی تھا۔ سوءیز لینڈ میں چلنے والے مقدمہ میں حکومتی موقف یہ تھا کہ اس سرمایہ میں وہ سرمایہ بھی شامل ہے جو سابق وزیر اعظم پاکستان اور ان کے شوہر نے منشیات کی سمگلنگ سے حاصل کیا ہے ۔ منشیات کی سمگلنگ کا یہ کیس شیخوپورہ میں بنایا گیا اس کے متعلق زیادہ تفصیل سے ڈاکٹر شیرافگن کے ایک سگے بھاءی بتاسکتے ہیں جو ان دنوں شیخوپورہ میں ڈی ایس پی ہوا کرتے تھے۔ان کو اس کی تفصیل اس لیے بھی یاد ہوگی کہ انہوں نے اس مقدمے کو درج کرنے سے انکار کردیا تھا۔اوریہ کارنامہ پھر کسی اور پولیس آفیسر نے سرانجام دیا تھا(میں بے نظیر بھٹو کے شدید ترین مخالفوں سے سوال کرتا ہوں کہ کیا وہ اس بات پر یقین کر سکتے ہیں )

کہتے ہیںآصف زرداری کی کرپشن کا تمام سرمایہ جاوید پاشا کے پاس تھا۔ جن دنوں برطانیہ میں جاوید پاشانے ’’پاکستانی چینل‘‘ کا آغازکیا تھا میں اتفاق سے کچھ عرصہ ان کے ساتھ رہا۔ سرمایہ نہ ہونے کی وجہ یہ پاکستانی چینل جاوید پاشا بمشکل دو سال چلا سکے تھے اور پھر اسے آے آر واءے گولڈ والوں نے خرید لیا اور اب یہ اے آر واءے ڈیجٹل کے نام سے مشہور ہے۔جب جاوید پاشا کا پاکستانی چینل ڈوب رہا تھاتوانہوں نے مجھے کہا کہ کہیںسے اس پراجیکٹ میں انوسٹمنٹ کراءو،وگرنہ یہ سب کچھ اے آر واءی گولڈ والے لے جاءیں گے کیونکہ ان کے پہلے ہی فیصد حصص ہیں اور وہ فیصد اور لینا چاہتے ہیں ۔ اور اگر ہم لوگ کہیں سے انوسمنٹ کرانے میں کامیاب نہ ہوءے تو چینل کا کنٹرول ان کے پاس چلا جاءےگا ۔ہم لوگ اس مقصد میں کوشش کے باوجود بھی کامیاب نہ ہو سکے اوراے آر والی گولڈ والوں نے آکر پاکستانی چینل سنبھال لیا بلکہ اس کا نام تک بدل دیا۔ جاوید پاشا فیصد کے حصص رکھنے کے باوجودبڑی بیچارگی کے عالم میں یہ سب کچھ دیکھتے رہے۔اس وقت میں نے انہیں تھا کہ یہ آصف زرداری کا سرمایہ کس مقصد کےلءے آپ نے اپنے پاس رکھا ہوہے ،ا تو کہنے لگے ۔اپنی عزت سے زیادہ پیاری کوءی چیز نہیں ہوتی اگر میرے پاس کوءی اس طرح کی رقم ہوتی تو یہ سب کچھ ہونے دیتا۔میں نے پوچھا کہ اگر آپ کے پاس بھی آصف زرداری کی رقم نہیں ہے تو پھر کس کے پاس ہے ۔ کہنے لگے۔ کسی کے پاس بھی نہیں۔ یہ جو اس کی کرپشن کے قصے مشہور ہیں یہ سب ایجنسیوں کا پروپیگنڈا ہے ۔ میں نے بے اعتباری سے کہا کہ اگر کہیں کہ اس وقت رات ہے تو میں سورج کو دیکھتے ہوءے کیسے یقین کر لوں گاکہ اس وقت رات ہے۔ پاشا صاحب بولے ’’یہی کمال میڈیا کاہے۔ میڈیاجھوٹ بھی اتناخوبصورت اور اتنی زیادہ مرتبہ بولتا ہے کہ وہ سچ میں بدل جاتا ہے ۔میرا ذہن کبھی ان کی بات ماننے کےلءے تیار نہیں ہوا تھا مگر جب خود صاحبانِ اقتدار نے ان کے ساتھ مفاہمت کی ہے اور ان سب باتوں کو حرف ِ مکرر کی طرح مٹادیا ہے تو مجھے احساس ہوا ہے کہ جاوید پاشا ٹھیک ہی کہتا تھا۔دراصل حقیقت میں یہ ایک فیصد تھی اوراسے ایک ہزار فیصد سے ضرب دے دی گءی تھی ۔

جہاںتک سوءیزرلینڈ کی بنکوں میں اکاءنٹس کا تعلق ہے تو وہ کس پاکستانی لیڈر کے نہیں ہیں ۔اس سلسلے میں آفتاب شیر پاءو کا کیس ہمارے سامنے ہے اور محترمہ بے نظیر بھٹوکا نقطہ ٔنظر ان اکانٹس کے متعلق بھی بڑا واضح ہے کہ’’ میرے اکانٹس میرے دادا کے وقت سے چلتے آرہے ہیں ان کے دادا بھی تو جونا گڑھ کی ریاست کے وزیر اعظم تھے ۔وزرات عظمی کا عہدہ لگتا ہے کہ اس خاندان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہواہے۔محترمہ کے دو بھاءیوں اور ایک باپ کا خون بھی لے چکا ہے اور نجانے ابھی اور کتنی قربانیاں مانگ رہا ہے۔

006 — نیا منظرنامہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-006 | ↑ فہرست

نیا منظر نامہ

جب بھی ملک میں کوءی فوجی حکومت آتی ہے تو سوچنے والے کہتے ہیں کہ ہم پھر ایک ایسی سرنگ میں داخل ہو گءے ہیں جس کا دوسرا دھانہ ہے ہی نہیں ۔اس وقت پاکستان کی گاڑی دوسرے دھانے سے ٹکراءے بغیر باہر نکلنے والی ہے۔صدر پرویز مشرف وردی اتار رہے ہیں،اس یادگار موقع پر میرا انہیں مشورہ ہے کہ انہیں اس بات پر پوری سنجیدگی اور گہراءی کے ساتھ سوچنا چاہءے کہ وردی کے’’ جن‘‘ میںجو طاقت ہے اس کے علظ استعمال سے ملک کو کیسے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔وردی کی طاقت اندازہ پرویز مشر ف سے زیادہ اور کسے ہو سکتا ہے کہ ان کے حواری انہیں ابھی تک برابر وردی نہ اتارنے کا مشورہ دے رہے ہیں حتی کہ ڈاکٹر شیرافگن تو یہاں کہہ دیتا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدپرویز مشرف قانونی طور پر وردی اتانے پابند نہیں اوران کا یہ جملہ پچھلے جملے میں بین السطور موجود ہے کہ اخلاقیات کی پاکستانی سیاست میں کوءی حیثیت ہی نہیں ۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ پرویز مشرف کے حواریوں کو کس بات کا خوف ہے اسی بات کا نا۔۔ کہ اگر انہوں نے وردی اتار دی تودھوپ نکلنے کا امکان زیادہ ہو جاءے اور جب دھوپ نکلتی ہے تو ساءے چھٹنے لگتے ہیں ۔یعنی پرویز مشرف کے حواریوں کا خیال ہے کہ پرویزمشرف کے اردگرد سیاسی میدان میںلوگ کم اور ساءے زیادہ ہیں۔لیکن اس سارے میں عمل میں جو خوش آءند بات ہے وہ یہ ہے کہ پرویز مشرف خود بھی یہی سمجھتے ہیں کہ ملک کی بہتری کےلءے جمہوری عمل ضروری ہے اورجمہوریت میں وردی کی کوءی حیثیت نہیں ہونی چاہءے۔اسی لءے انہوں نے وردی اتارنے کا تاریخ ساز فیصلہ کیا ہے۔پرویز مشرف نے ایک بار پہلے بھی قوم کے ساتھ وردی اتارنے کا وعدہ کیا تھا مگر وہ اپنی مجبوریوں کی وجہ سے وعدہ وفا نہیں کر سکے۔

میری اطلاع کے مطابق اس وقت بھی وہ وردی اتارنے والے تھے مگر حواریوں نے انہیں مجبور کردیا تھا کہ وہ وردی نہ اتاریں۔۔شاید ان کے وردی اتارنے سے حواریوں کے برہنہ ہو جانے کا خدشہ تھا۔اوریہ بھی سننے میں آیا ہے چوہدری صاحباںکوبغیر وردی کے صدر اچھا نہیں لگتااس لءے وہ صرف وردی والے صدر پرشرط لگاتے ہیں۔مگراس وقت ملک کو جمہوریت کے راستے میں ڈالنے کی ضروری ہے کہ وردی کے جن کو بوتل میں بند کیا ہے اور پرویز مشرف یہ کارنامہ سر انجام دینے جا رہے ہیں۔دیکھنے میں آیا ہے کہ ہر بار جب کوءی جمہوری حکومت قاءم ہوتی ہے تو یہ وردی کا جن واپس بوتل کا چلا جاتا ہے اس کے اوپر ڈھکن بھی لگا دیا جاتا ہے مگر چونکہ بوتل شیشے کی بوتل ہوتی ہے اس لءے دوتین سال بعدشکستہ ہوجاتی ہے اور جن اسے توڑنے کامیاب ہو جاتا ہے۔میرا خیال میںیہی وہ واحد وجہ تھی کہ جس کی بنا پر پرویز مشرف جن کو بوتل میں بند کرنے کےلءے تیار نہیں تھے ۔بہر حال اب جب دل کڑا کرکے انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے تو سب سے زیادہ توجہ انہیں بوتل پر دینی چاہءے تاکہ جن اسے جلدی توڑ نہ سکے۔اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو پھر وہی کچھ ہوگا جو جنرل ایوب کے اقتدار سے فارغ ہونے کے بعد ہوا تھا کہ ملک کی قسمت میں ایک اور مارشل لا لکھ دیا گیا تھاجس کی وجہ ملک دو حصوں میں تقسیم ہو گیا

پرویز مشرف نے اب تک تو یہی ثابت کیا ہے کہ وہ ذہین آدمی ہیں اور کسی شخصیت کو پرکھنے کےلءے اتنا عرصہ بہت ہوتا ہے،خاص طور پر عدالتی کارواءی کے دوران انہوں نے جس حوصلے اور برداشت سے کام لیا ہے وہ ہر ایک فوجی حکمران کے بس میں نہیں ہوتا۔شاید اسی برداشت کے سبب وہ اس وقت بہتر پوزیشن میں کھڑے ہیں ۔لیکن چند دنوں کے بعد جب وہ فوجی حکمران نہیں رہیں گے تو کیا ہوگا؟۔نیا منظر نامہ ترتیب دینے والوں کا خیال ہے کہ وہ پاکستان کے ایک جمہوری صدر ہونگے جن کی سیاسی پارٹی ق لیگ ہوگی، نءے چیف آف آرمی سٹاف ان کے بہت قریبی آدمی ہونگے جس طرح تمام جمہوری حکمرانوں کے ہوتے ہیں۔ انتخابات میں جوپارٹیاں الیکشن جیت کر اسمبلی میں پہنچیں گی ان میں حکومتی اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ نشستیں ق لیگ ہونگی اس کے بعد پیپلز پارٹی کا نمبر ہوگا تیسرے نمبرپر مسلم لیگ نوازشریف ہوگی اور چوتھے نمبر پرمجلس عمل۔۔پیپلز پارٹی اور ق لیگ مل کر حکومت بناءیں گی اور مسلم لیگ نون اور مجلس عمل اپوریشن میں ہوگی۔ حکومت کے خیال میں اگر فیصلہ ان کی توقعات کے برعکس بھی آیا تو یہی ہوگا کہ پہلے نمبر پر پیپلز پارٹی ہوگی اور دوسری نمبر پر ق لیگ۔ سو پرویز مشرف دونوں صورتوں میں ایک با اختیار صدر ہونگے(اگر انصاف کرنے والے اداروں نے کوءی گڑبڑ نہ کردی )یوں اگلے پانچ سال تک پرویز مشرف پاکستان کے سب سے بااختیار شخص رہیں گے۔اور اگر مجلس عمل کو کچھ زیادہ نشستیں مل گءیں جس کی توقع بہت کم ہے تواسے ایک آدھ صوبے میں حکومت دے کر خاموش کرا یا جاسکتااورقومی اسمبلی میں گذشتہ پانچ سالوں کی طرح ان سے مرضی کی اپوزیشن کا کام بھی لیا جا سکتا ہے یعنی مستقبل کی اپوزیشن میں حقیقی طور پرسب سے اہم پارٹی مسلم لیگ نون ہوگی ۔

یہ جو منظر نامہ یہ کیسے تبدیل ہو سکتا ہے۔تین طاقتیںصرف اس منظر کو بدلنے کی قوت رکھتی ہیں۔ عدالت عظمی اس کے رنگ بدل سکتی ہے ۔ نیا چیف آف آرمی سٹاف اس پر کوچی پھیرا ہے یا پھر اگر غیر جابندارانہ انتخابا ت ہو جاءیں تو عوام اس منظر نامے کو بدلنے کرنے کی طاقت رکھتی ہے لیکن ابھی عوامی طاقت سے آنے والی تبدیلی کے عوامل دکھاءی نہیں دے رہے۔کوءی ایسا لیڈر موجود نہیں جس پر عوام مکمل طور پر اعتماد کر سکے۔جہاں تک نءے ا آرمی چیف کی بات ہے اسے نءے مارشل لاء کےلءے پانچ سات سال انتظارکرنا پڑے گا کیونکہ مارشل لاء لگانے والے بھی عوامی راءے عامہ کودیکھتا کرتے ہیں۔ تیسری طاقت عدالت عظمی کی ہے مگرعدالت عظمی نے وہی فیصلہ دینا ہوتا ہے جو آءین اور قانون کے مطابق ہو۔اور پرویز مشرف مجلس عمل کے ترمیم شدہ آءین کے مطابق پاکستان کے صدر ہیں ۔جب تک اس آءین میں ترمیم نہیں ہو تی توسچ یہ ہے عدالت عظمی بھی پرویز مشرف کے خلاف کچھ نہیں کر سکتی۔یہ تو ممکن ہے کہ سپریم کورٹ نواز شریف کے پاکستان واپس آنے میں کوءی اہم کردار ادا کر جاءے۔یہ بھی ممکن ہے کہ شفاف انتخابات کےلءے بھی کوءی فیصلہ دے۔جہاں تک پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کے خلاف کی جانے والی اپیلوں کا تعلق ہے تو وہ تو پھر اسی مقدمہ کی دوبارہ سماعت والی بات ہے جس کا فیصلہ ابھی سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے حق میں دیا ہے ۔بہر حال سرنگ سے خیر خیریت سے نکل آنے میںہی ہم سب کی بھلاءی ہے۔

007 — پرویز مشرف زندہ باد

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-007 | ↑ فہرست

پرویز مشرف زندہ باد

گذشتہ دنوں ایک دوست جو پرویز مشرف کی حکومت بہت بڑے حامی ہیں ان سے موجودہ صدارتی انتخابات کے حوالے سے میری خاصی تُو تکرار ہوءی ، پرویز مشرف کے حق میں انہوں نے بڑے زبردست دلاءل دءیے ۔ آج کا کالم انہی دلاءل پر مشتمل ہے ۔

۔جنرل ایوب پہلے باضابطہ فوجی حکمران تھے انہوں نے دس سال حکومت کی ان کے بعد جنرل ضیاء گیارہ سال تک حکمران رہے ۔ جنرل پرویز مشرف ان دنوں سے بہتر آدمی ہیں سو انہیں بارہ سال تک حکمران رہنا چاہءے اس لءے ان کا اور چار سال کےلءے صدر رہنا انتہاءی ضروری ہے۔

۔گیارہ ستمبر کے بعد پاکستان کی جو صورت حال تھی اس میں یہ بات طے شدہ ہے کہ اگر پرویز مشرف نہ ہوتے تو امریکہ کے بمبار طیاروں نے پاکستان کو کھنڈرات میں بدل دیا ہوتا اور ابھی تک یہ خطرہ پوری طرح ٹلا نہیں ہے سو ابھی پرویز مشرف کو حکومت میں رہنا چاہءے ۔

۔پرویز مشرف جس وقت حکومت میں آءے تھے خزانہ خالی تھا انہوں نے بڑے بڑے سرمایہ داروں میں قید کرکے ان سے قومی سرمایہ واپس لیا اور ملک خوشحالی کے راستے پر گامزن ہوا ،اگر وہ چار سال اور حکومت میں رہیں گے تو قومی خزانے اور اضافہ ہوگا اسی لءے تو چوہدری شجاعت انہیں ہر حال میںصدر دیکھنا چاہتے ہیں۔کیونکہ چوہدری صاحبان کاروباری آدمی ہیں کاروبار مملکت کو بہتر سمجھتے ہیں ۔

۔نواز شریف کا باپ تک ایک معمولی بزنس میں تھا لیکن صرف بیس سال میں وہ ایشیا کے چند بڑے سرمایہ داروں میں تبدیل ہو گیا تھایہ ساری دولت پاکستان عوام کی تھی ۔ قومی دولت کو نواز شریف سے بچانے کےلءے ہمیں پرویزمشرف ضرورت ہے۔

۔ملک میں جوناظمین کا سلسلہ قاءم کیا گیا ہے اس کی وجہ سے بیورکریسی کی لگام پاکستانی عوام کے ہاتھوں میں آءی ہے پرویز مشرف کی حکومت کے خاتمہ کے ساتھ اس خوبصورت نظام کے ختم ہونے کا بھی اندیشہ ہے اس لءے پرویز مشرف کو اقتدار میں رہنا چاہءے۔

۔بے نظیر بھٹومغربی طاقتوں کی پسندیدہ شخصیت ہے بلکہ ان کی ایجنٹ ہے ۔ہمیشہ انہی کی پالیسوں کے لءے کام کرتی رہتی ہے ، خدانخواستہ اگر پرویز مشرف حکومت میں نہ رہے تو اقتدار اسے مل جاءے جوبہت غلط ہوگا اس لءے پرویز مشرف کا صدر ہونا بڑا ضروری ہے۔

۔پاکستان میں ملاءیت کی بڑھتی ہوءی علمداری میں کسی وقت بھی ممکن ہے کہ کوءی اور مسجد لال مسجد میں تبدیل ہوجاءے سو ایسی صورت حال سے مقابلہ کرنے کےلءے پاکستان کو پرویز مشرف کی اشد ضرورت ہے۔

۔وزیرستان میں پاکستان فوج کے خلاف جو کارواءیاں شروع ہیں انہیں بھی پرویز مشرف کے علاوہ کوءی اور کنڑول نہیں کر سکتا۔

۔ بلوچستان کی صورت حال میں بھی پاکستان کو پروپز مشرف کی اشد ضرورت ہے وگرنہ ملک کو توڑنے والے عناصر مضبوط ہو سکتے ہیں

۔طالب علموںکو مذہبی انتہا پرستی سے بچانے کےلءے بھی پاکستان کے پرویز مشرف کے سوا کوءی اور شخصیت موجود نہیں ۔

۔ جتنے لوگ بھی پاکستان سیاست کے افق پر موجود ہیں سواءے پرویز مشرف کے سب کے دامن داغ دار ہیں ۔

۔میڈیا جو آزادی پرویز مشرف نے دی ہے اسے برقرار رکھنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ پرویز مشرف کی حکومت کو ختم نہ کیا جاءے ۔

۔کالاباغ ڈیم بنانے کی جو کوششیں پرویز مشرف نے شروع کی ہوءی ہیں وہ کسی وقت بھی بارور ثابت ہوسکتی ہیں اگر وہ حکومت میں نہ رہے تو کالاباغ ڈیم کا خواب دریاءے سندھ کے پانی میں بہہ جاءے گا۔

۔ڈاکٹر قدیر خان اگر اس وقت پاکستان کے اندر محفوظ ہیں تو صرف پرویز مشرف کی وجہ سے ۔کوءی اور حکومت آگءی تو امریکہ پرویز مشرف کو اٹھا لے جاءے گا جس طرح پہلے وہ پاکستان سے لوگوں کو اٹھا کر لے جاتا رہا ہے۔ مشرف انتہاءی ضروری ہیں۔

اتنے دلاءل سننے کے بعد میں نے پوچھا کہ اس وقت صدر صاحب جس مشکل میں ہیں اس کا حل کیا ہے تو کہنے لگے ’’ان سب باتوں کے تناظر میں اس وقت پرویز مشرف پاکستان کے ساتھ لازم و ملزوم ہو چکے ہیں ۔انہیںچاہءے کہ وہ آءندہ اسمبلیوں سے ووٹ لے کر صدر منتخب ہوں ۔فوری طور پر موجودہ سیٹ اپ توڑ دیں نگران حکومت کا اعلان کردیں ۔ چوہدری شجاعت اور بے نظیر بھٹو کو ایک میز پربیٹھا دیں تووہ آسانی سے چار سال اور نکال جاءیں گے۔ورنہ مجھے لگ رہا ہے کہ اگلے سال پاکستان میں حکومت تبدیل ہو جاءے گی۔سپریم کورٹ کا کوءی فیصلہ کسی بھی وقت پاکستانی سیاست میں مدو جزر پیدا کر سکتا ہے۔۔میں نے پوچھا ایسی صورت میں صرف چارسال کیوں ؟ تو ہنس کر کہنے لگا وردی کے بغیر چار سال حکومت میں رہنا بھی بہت بڑی بات ہے

008 — براہِ کرم مجھے نگران وزیرِ اعظم بنائیے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-008 | ↑ فہرست

پلیز مجھے نگران وزیر اعظم بناءیے

جنابِ اشفاق پرویزکیانی! آپ مجھے اچھی طرح جانتے ہیںمیں آپ کا پرانا خدمتگار ہوں جب آپ کو پرویز مشرف کے لءے سترہویں ترمیم کے سلسلے میں امداد کی ضرورت پڑی تھی تو میں نے ہی آپ کا ساتھ دیا تھااورخاکی وردی کو آءینی حیثیت فراہم کی تھی ، آپ کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوءے انڈیا گیا تھا اور کشمیر کے معاملات پر جس طرح آپ چاہتے ہیں میں نے اپنا موقف اختیار کیا تھا۔ میں صرف آپ کا ہی نہیں پوری فوج کاہمیشہ سے وفادار رہا ہے میں نے ہر موقع پر فوجی حکومتوں کابھرپور ساتھ دیا ہے۔ چیف جسٹس کے معاملہ کو جو کچھ لوگوں نے سیاسی بنانے کی کوشش کی تھی میں نے اس موقع پربھی آپ کا بھرپور ساتھ دیاتھاآپ کو اچھی طرح یاد ہوگاآپ اس وقت آءی ایس آءی کے چیف تھے۔میں نے آپ کے کہنے پر لندن ہونے والی اے پی سی میں چیف جسٹس کے بارے میں آپ کے موقف کو اپنا موقف بنا کر پیش کیاتھا۔لال مسجد کے حادثے کے وقت بھی میں نے وہی کردار ادا کیا جو آپ چاہتے تھے ۔اس کے علاوہ بھی میں بہت ایسی خدمات سر انجام دے چکا ہوں جو کوءی اور سر انجام نہیں دے سکتا تھا

جہاںتک فارن پالیسی کی بات ہے تو میں نے اس پر بھی دبے دبے لہجے میں سہی آپ کا ساتھ تو دیا ہے اور ہر موڑ پر اپنے آپ کو ایک لبرل آدمی ثابت کیا ہے اورحتی کہ امریکہ کو بھی میرے لبرل ہونے پر کوءی شک نہیں میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی کی کیبنٹ میں بھی وزیر رہ چکا ہے امریکی حکمران طبقہ مجھے ان دنوں سے اچھی طرح جانتا ہے ۔جہاں تک میری داڑھی کا تعلق ہے تو اس موضوع پر گفتگو و شنید ہو سکتی ہے میراذاتی خیال ہے کہ داڑھی اس معاملہ میں رکاوٹ ثابت نہیں ہو سکتی ،زیادہ تر عرب حکمرانوں نے داڑھیاں رکھی ہوءی ہیں اور امریکہ کے ساتھ ان کی گہری دوستی بھی ہے ۔جہاں تک طالبان کے معاملہ ہے تو میرا موقف ہمیشہ آپ کے قریب تر رہا ہے اور اس وقت صرف پاکستا ن میں میںہی ایک ایسا شخص ہوں جو مسءلہ ء طالبان کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ وزیر ستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس معاملے میں آپ میرے اثر رسوخ سے انکار نہیں سکتے صوبہ پختون خواہ اور بلوچستان میں آپ کو ہمیشہ میری ضرورت رہتی ہی ہے

اگر آپ مجھے وزیر اعظم بنادیں تو آپ کے تمام مساءل حل ہو جاءیں گے ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ آپ خود وردی کے ساتھ پانچ دس سال اور صدر منتخب ہو جاءیںاگرچہ صدر کے الیکشن ابھی دور ہیں مگر نگران وزیر اعظم کا دورانیہ بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔یہ ساری باتیں تو آپ جانتے ہی ہیں ۔اس کے علاوہ بھی اس کارخیر اور کارِ نیک سے آپ کوبہت سے فواءد حاصل ہو سکتے ہیں مجھے وزیر اعظم بنانے کے بعد پاکستان کے تمام مذہبی حلقے آپ کے حق میں ہو جاءیں گے کہ آپ نے ملک میں اسلامی نظام نافذ کر دیا ہے اور جہاںتک اسلام کے جدید رویوں کی بات ہے تو اس میں بھی مجھے بہتر اور کوءی آپ کو معاون ثابت نہیں ہو سکتا میں آپ کو ایسے جدید اسلام کا نصاب تیار کرکے دوں گا جس پر یورپ اور امریکہ بھی خوش ہو جاءیں گے۔

نواز شریف کی بڑھتی ہوءی مقبولیت کا توڑ بھی میرے سوا اور کسی شخص کے پاس نہیں ۔ویسے بھی وہ دونوں بھاءی میرا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں میرے وزیراعظم بن جانے کی یقینا انہیں دلی خوشی ہوگی ۔میرے بھی ان کے بارے میں بہت اچھے خیالات ہیں میں نے ہمیشہ ان کی بھلاءی کا سوچا ہے اور وزیراعظم بننے کے بعد ایسا ہی سوچوں گا اور چاہوں کہ پھر ان دونوں مکہ معظمہ بھجوا دوں تاکہ ان کی عاقبت سنور جاءے ۔دنیا توآپ جانتے ہیں ان کے پاس بہت ہے۔یقیناپرویز مشرف بھی ان کے سچے ہمدردہیں اسی لءے انہوںنے بھی انہیں عرب کی پاک سرزمین پر بھجوایا تھاجہاں لاہوتی تجلیوں کی ہرلمحہ بارش ہوتی رہتی ہے۔

جہاں تک امریکہ کی شروع کی ہوءی دہشت گردی کے خلاف جنگ کا تعلق ہے تومیں اس جنگ میں آپ کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہو کر لڑوں گامیں جانتا ہوں کہ آپ دہشت گردی کے بہت زیادہ خلاف ہیں کیونکہ کءی مرتبہ دہشت گردوں نے آپ کے سابقہ فوجی سربراہ پرویز مشرف کو قتل کرنے کی ناپاک جسارت کی ہے ۔ یقینا کیجءے میں آپ سے کہیں زیادہ دہشت گردی کے خلاف ہوں۔فوج کے خلاف دہشت گردی کی جتنی وارداتیں ہوءی ہیں ان میں جو نقصان ہو ا ہے وہ حکومت پاکستان کا تھا مگرسوچءیے کہ ان دہشت گردوں نے میرے اُس گھر پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا ہے جو میں نے اپنی حلال کی کماءی سے بنوایا ہوا ہے۔اس حملے سے مجھے ذاتی طور پر نقصان پہنچا ہے۔یعنی میں تو ذاتی طور پر طالبان کے خلاف ہوں

جناب والا! دیکھءے میں سچا اور کھرا پاکستانی ہوں میرے پاس امریکی یا برطانوی شہریت بھی نہیں ہے کہ کسی کو کوءی اعتراض ہو سکے امریکہ سے میرے تعلقات اچھے ہیں مگر اتنے اچھے نہیںکہ دوسروں کی طرح وہاں سے اپنی سفارش کراسکوں۔ میرے امریکہ تو آپ ہیں ۔سو آپ سے التجا کر سکتا تھاوہ کر رہا ہوں ۔مجھے وزارت عظمی کا عہدے دینے سے آپ کو بہت ایسے فواءد ہونگے جو بظاہر نظر نہیں آتے اور دکھاءی بھی تو بہت معمولی لگتے ہیں لیکن ان کی روح میں اتر کر دیکھاجاءے تو وہ قطعاً معمولی نہیں مثال کے طور پرآپ کو اپنے بچوں کی شادی کےلءے کسی اور مولوی کو بلانے کی ضرورت بھی نہیں پڑ ے گی میں ہر وقت آپ کے پاس موجود رہوں گا۔بلکہ کبھی کبھار آپ کے پوتے پوتیوں کو قرآن حکیم کا سبق بھی پڑھا دیا کروں گا اور ہاں ایک خاص چیز دعا ہے جس کے سبب بڑی سے بڑی مصیبت بھی ٹل جاتی ہے میں صبح شام دعا کےلءے بھی آپ کے ساتھ موجود ہوا کروں گا۔۔اگر اب بھی آ پ مجھے وزیر اعظم بنانے پر تیار نہیں ہوءے ۔پھر ایک آخری بات بھی سن لیجءے کہ موت کا ذاءقہ بھی ایک دن سب نے چکھنا ہے ،خدانخواستہ اگر کوءی ایسی قیامت خیز گھڑی آگءی تو جنازے پڑھانے کےلءے بھی آپ کاخادم اآپ کا اپنا وزیراعظم موجود ہوگا۔

کچھ تو میری قربانیوں کا خیال کیجءے گذشتہ دنوں جب سپریم کورٹ نے وزیر اعظیم تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا تو جنابِ آصف زرداری نے مجھے وزیر اعظم بننے کی آفر دی تھی ۔مگر آپ کی آنکھ کا اشارہ نہ دیکھ کرمیں نے وہ آفر قبول نہیں کی تھی ۔ سو اس وقت تو وزیراعظم شپ میرا حق ہے جنابِ والا گجر خان کا ایک دکاندار وزیر اعظم بن سکتا ہے تو میں کیوں نہیں بن سکتا۔میرے باپ کا نام تو مفتی محمود تھا۔جنہوں نے مال نہ سہی نام ضرور کمایا ہے۔اور ہاں یہ کمی ان کے بعد میں نے اور میرے بھاءیوں نے مل کر پوری کر لی ہے۔سو اسوقت میں وزیر اعظم شپ کے معیار مکمل طور پر پورا اترتا ہوں

حضورِ والا میں آپ کو خبر دار کردوں کہ آصف زر داری اور نواز شریف مل کر اعتزاز احسن جیسے سیکولر شخص کو نگران وزیر اعظم بنانے کا سوچ رہے ہیں۔آپ کوتو ہر علم ہے کہ ہر سیکولر اسلام دشمن ہوتا ہے اور ہر اسلام دشمن پاکستان دشمن ہوتا ہے کیونکہ پاکستان کی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھی گءی ہے ۔ خدارا ان دونوں کی چال میں مت آءیے گا ۔مجھے وزیر اعظم بنانے پر صرف پاکستانی عوام ہی نہیں اللہ بھی آپ سے راضی ہوگا یوںآپ کے پاس یہ دنیا اور عاقبت دونوں کو سنوارنے کا بھرپور موقع ہے۔

جناب والا ایک آخری بات ۔اس میں کوءی شک نہیں کہ ہردورِ حکومت میں وہی کچھ ہوتا ہے جوآپ چاہتے ہیں میرے دورِ حکومت میں صرف وہی کچھ ہوگا مگراس لءے آپ کو کچھ کہنے یا بتانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔آپ حکام سے اپنی طویل عرصہ ء دوستی میں مجھے ہر بات کا مکمل ادراک ہوچکا ہے کہ ایک پاکستانی وزیر اعظم کیسا ہونا چاہءے ہاں صرف ایک شخص کو میں نے معاف نہیں کرنا جس کا فیصل کریم کنڈی ہے جسے موجودہ حکومت نے ڈپٹی سپیکر بنا رکھا ہے ۔یہ وہ شخص ہے جو میرے حلقہ کے لوگوں میرے خلاف بہکانے میں کامیاب ہوا ہے اور مسلسل اس کی کارواءیاں جاری ہےں ۔سو اس کی بیخ کنی کرنامیرے لءے انتہاءی ضروری ہے وگرنہ ایم این کی وہ نشست جو مجھے اپنے باپ سے ورثہ میں ملی تھی۔ وہ میں مرتے ہوءے اپنے اولاد کےلءے چھوڑ کر نہیں جا سکوںگا ۔ آپ سمجھ گءے ہونگے کہ فیصل کریم کنڈی، کنڈی نہیں میرے لءے ’’کنڈا ‘‘ ہے کنڈا یعنی کانٹا اور یہ کانٹا اگر پاءوں میں لگا ہوا ہوتا تو میں نکال ہی لینا یہ میرے دل میں چبھا ہوا ہے۔اگر خدا نخواستہ مجھے نگران وزیر اعظم بنانا آپ کے بس سے باہر ہوگیا تو پھر براہِ کرم فیصل کریم کنڈی کو بنا دیجءے گا کیونکہ نگران وزیر اعظم بننے کی وجہ سے وہ خود الیکشن نہیں لڑ سکے گا اوریوںمجھے اپنی آباءی نشست پر ایک بار پھر شکست سے دوچار نہیں ہونے پڑے گا ۔ساڑھے چار سال سے میرا دل میں چبھا ہوا کانٹا اگرآپ کے کرم سے نکل گیاتو میرے لءے یہ بھی وزیر اعظم شپ سے کم بات نہیں۔بہر حال آپ کے کرم کی بے پناہ ضرورت ہے۔ اللہ تعالی ہم دونوں کاحامی و ناصر ہو۔

009 — شراکتِ اقتدار

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-009 | ↑ فہرست

شراکتِ اقتدار

اس وقت جب ملک جمہوریت کے راستے گامزن ہونے لگا ہے میں نے مارشل لاء کی بات چھیڑ رہاہوںکیونکہ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اس وقت کمند ٹوٹ جاتی ہے جب دو چار ہاتھ لبِ بام رہ گیا ہوگیا ہوتا ہے۔بے نظیر بھٹو اور صدر مشرف کی مفاہمت کے باوجودکءی ایسی رکاوٹیں پسِ افق موجود ہیںجو سارے منظر نامے کو تبدیل کرنے کی قوت رکھتی ہیں

گذشتہ دنوں صدر پرویز مشرف نے اپنے ایک انٹرویو میں مارشل لاءوں کابڑا حقیقت پسندانہ تجزیہ کرتے ہوءے پاکستان میں جمہوری حکومتوں کی ناکامی کا سبب صدر ، وزیراعظم اور چیف آف آرمی سٹاف کے درمیان ہونے والی رسہ کشی کو قرار دیا ہے اور انہوں امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں یہ تینوں طاقتیں آپس میں دست و گریبان ہونے کی بجاءے یک جان ہو کر ملک کے مفاد میں کام کریں گی ۔اللہ کرے کہ ان کی یہ امیدثمرور ثابت ہو لیکن میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ اس وقت تک اِس امید کے درخت پر پھل نہیں لگ سکتے جب تک اس امید کو شراکت ِ اقتدارکی بنیاد نہ فراہم کی جاءے ۔جہاں تک صدر اور وزیراعظم کے درمیان ایک اتفاق کی بات ہے تو وہ ہو سکتا ہے مگر آرمی چیف کو تیسری طاقت اس وقت تک تسلیم نہیں کیا جا سکتا جب تک فوج کو حکومتی معاملات میں دخل اندازی کےلءے کوءی آءینی حیثیت حاصل نہیں ہو جاتی ۔آءین توآج بھی حکومتی معاملات میں دخل دینے والے یعنی مارشل لاء وغیرہ لگانے والے جنرل کےلءے موت کی سزا تجویز کرتا ہے ۔صدر مشرف نے جب اپنے اقتدار کےلءے آءین یہ ترمیم کراءی تھی کہ وہ صدر ہوتے ہوءے چیف آف آرمی سٹاف کا عہدہ رکھ سکتے ہیںاور نیشنل سیکورٹی کونسل کا قیام عمل میں لایا تھااس وقت اگر تھوڑی اور کوشش کرتے تو فوج کو بحیثیت ادارہ حکومتی معاملات میں شرکت کے لءے بھی کوءی آءینی ترمیم ممکن تھی۔ مگر صدر مشرف تو اس کے برعکس ایک فوجی حکمران ہو کر بھی ہمیشہ جمہوریت کی بات کرتے رہے ہیں وردی اتاردینے کا سوچتے رہے ہیں جس پر وہ اس وقت عمل درآمد بھی کرنے والے ہیں ۔نیشنل سیکورٹی کے کونسل کے افتتاحی اجلاس میں صدر مشرف نے یہی کہا تھاکہ اس کونسل کے قیام کا مقصد ہے کہ آءندہ کوءی آرمی چیف مارشل لاء نہیں لگاسکے گامگر حقیقت حال میں نیشنل سیکورٹی کونسل تو صرف فوج کو عوامی نماءندوں کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر گفتگو کا موقع فراہم کرتی ہے جو پہلے بھی ہر آرمی چیف کی دسترس میںتھا ذوالفقار علی بھٹو کے علاوہ کونسا وزیراعظم ایسا گزرا ہے جس کے پاس آرمی چیف سے ملاقات کا وقت نہ ہو۔

اس میں کوءی شک نہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں آرمی چیف کا کردار ہر دور میں اہم رہا ہے اگر تاریخ کاغور سے مطالعہ کیا جاءے تو یہی دکھاءی دیتا ہے کہ تقریباً تمام سیاسی حکومتیں یا تو براءے راست چیف آف آرمی سٹاف نے ختم کی ہیں یا انہیں ختم کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔اور جمہوری حکومتوں میں اہم ترین معاملات میںبھی زیادہ تر وہی ہوا ہے جس پر آرمی چیف رضامند ی کا اظہار کیا ہے اور جہاں اس کی رضامندی نہیں ہوءی وہاں حکومتیں گرتی ہوءی دکھاءی دیتی ہیں ۔ایسی صورت حال میںکیا یہ بہتر نہیں ہو گا کہ وہ فوج کو باقاعدہ ایک آءینی حیثیت دے کر کاروبار مملکت میں شریک کرلیا جاءے ۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کس قانون سے کس منطق سے کس بات کو اخلاقی جوازبنانے ہوءے یہ آءینی ترمیم کی جاسکتی ہے ۔ صرف اس لءے کہ ہر چند سال کے بعد آرمی چیف ایک لمبے عرصہ کےلءے ملک کا حکمران بن کر آجاتا ہے۔ میرے خیال اگرچہ خود میرے اپنے لءے بھی بہت زیادہ تکلیف دہ ہے مگر اس کے سوا اور کوءی طریقہ نہیں ہو سکتا کہ اقتدار میں فوج کی شراکت کوآءینی حیثیت دے دی جاءے ۔یہی واحد صورت ہے جس سے مارشل لاء کا امکان ختم ہو سکتا ہے ۔فوج کے ساتھ شراکتِ اقتدار کا فامولا کیا ہو اس پر سیاست دان بیٹھ کر غور کر سکتے ہیں ۔

اس بات کے حق میں دلاءل دینے والے کہتے ہیںکہ ہم جس جمہوریت کی بات کرتے ہیں وہ میڈان امریکہ ہے ۔ پاکستان ایک اسلامی مملکت ہے اور مسلمانوں کے لہو میںجہاد کا جذبہ موجود ہے جس کے سبب مسلمانوں کے زیادہ تر ہیروز سپہ سالار ہی ہیں ،خالد بن ولید ، محمد بن قاسم ، طارق بن زیاد، محمود عزنوی وہ تمام لوگ جو جنگیں لڑتے رہے ہیں مسلمان انہیں اپنے ہیرو کے طور پر دیکھتے آءے ہیں ۔ اس حوالے سے پاکستانی مسلمان بھی فوج کے ساتھ ایک غیر محسوس محبت رکھتے ہیں جب بھی کسی جنرل نے مارشل لاء لگایا پاکستان قوم نے اس موقع پر مٹھاءیاں تقسیم کی ہیں ۔ وہ سیاسی پارٹیاں جو مذہبی لوگوں کی نماءندگی کرتی ہیں انہوں نے اسی جذبے کے پیش نظر ہمیشہ فوج کا ساتھ دیا ہے مگرجب معاملات انتہا کو پہنچ جاتے ہیں تو پھرپاکستانی قوم آنکھیں ملنے لگتی ہے اس وقت بھی وہی صورت حال تھی مگر صدر مشرف نے بڑی دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوءے وردی اتارنے کا اعلان کردیا

اگرچہ محسوس یہی ہورہا ہے اگلے پانچ سات سال تک اب مارشل لاء کا کوءی امکان نہیں مگربرا وقت آنے میں کوءی دیر تو نہیں لگتی سواس وقت تک پاکستان مارشل لاء وں کی زد سے محفوظ نہیں رہ سکتا جب تک آءینی طور پر فوج کے ساتھ شراکتِ اقتدار کا کوءی معاہدہ نہ طے کر لیا جاءے ۔محترمہ بے نظیر بھٹوبھی اس حقیقت کا ادارک کرچکی ہیںمستقبل میں صدرپرویز مشرف اور ان کے درمیان ہونے والی مفاہمت اسی طرح کی کسی آءینی ترمیم پر بھی منتج ہوسکتی ہے ۔

بہرحال دکھاءی یہی دیتا ہے کہ ملک کی بہتری کےلءے کوءی ایسا قدم ضرور اٹھانا پڑے گااس وقت ملک کی جو صورت حال ہے اس میںانتہا پرست مسلمانوں اور روشن خیال مسلمانوں کے درمیان ایک جنگ شروع ہے۔جو صوبہ سرحد کے کچھ علاقوں میں نہایت خوفناک شکل اختیار کرچکی ہے ۔کوءی بھی آنے والی حکومت دہشت گردی کے موجودہ منظر نامہ میں اس صورتحال نبرد آزما ہونے کےلءے آرمی چیف کی اہمیت سے انکار نہیں کر سکتی ۔ اگلے کچھ سالوں تک ملک کے حالات درست کرنے کےلءے بہت سے مقام پر فوج کی ضرورت ہر جمہوری حکومت کو پڑے گی اور فوج بھی اس سلسلے میں اپنے کچھ نظریات رکھتی ہے۔پاکستان وہ واحد ادارہ ہے جس میں شامل والے لوگوں کی باقاعدہ نظریاتی تربیت کی جاتی ہے ۔ یقینا ان نظریات کا آغاز پاکستان سے ہوتا ہے اور اختتام بھی پاکستان پر مگر پرابلم یہ ہے کہ فوج بھی پاکستان کی ترقی کےلءے اپنے پاس ایک فارمولا رکھتی ہیں سیاسی جماعتوں کے اپنے اپنے فارمولے ہیں اور ان میں سے اگر کسی کا فارمولا فوج کے فارمولے سے متضاد دکھاءی تو فوج سمجھنے لگتی ہے کہ یہ فارمولا تو پاکستان ہی کے خلاف ہے۔مگر یہ بھی دیکھنے میں آرہا ہے کہ فوج کے تھینک ٹینک بھی حالات و واقعات کو دیکھ کر اپنے نظریات میں تبدیلیاں لانے لگے ہیں مثال کے طور پرماضی میں فوج نے ہمیشہ مذہبی جماعتوں کی سرپرستی کی ہے مگر کے واقعہ کے بعد فوج نے یو ٹرن لیاانہیں اندازہ ہوگیا تھا کہ مذہبی گروپ جس طرح کے انتہاپرستانہ اقدامات پر تل گءے ہیں وہ پاکستان کےلءے بہتر نہیں سو اس وقت انہی مذہبی گروپوں کے ساتھ پاکستانی فوج پرسر پیکار ہے کل تک جو اس کی آنکھ کا تارہ تھے۔وہی صدر مشرف جو کہا کرتے تھے بے نظیر بھٹو کی اب پاکستانی سیاست میں کوءی گنجاءش نہیں آج اسی بے نظیر بھٹو کے مفاہمت کر چکے ہیں۔مگر یہ مفاہمت ابھی تک صرف پرویز مشرف کے ساتھ ہے فوج کے ساتھ فوج کے ساتھ مفاہمت اس وقت ہوگی جب فوج کے ساتھ شراکتِ اقتدار کا کوءی فارمولا طے پا جاءے گا۔

010 — جلے ہوئے ہوائی جہاز کا ملبہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-010 | ↑ فہرست

کالم کلامی

جلے ہوءے ہواءی جہاز کا ملبہ

صادقین کودنیاایک عظیم مصور کی حیثیت سے جانتی ہے اس بات کا علم بہت کم لوگوں کو ہے کہ وہ ایک خوبصور ت شاعر بھی تھے۔ شاعری میں ان کی پسندیدہ صنف رباعی تھی، فنی اعتبار سے رباعی لکھنا خاصا مشکل کام ہے لیکن صادقین بڑی سہولت سے رباعی کہتے تھے انہیں اس فن میں استادانہ کمال حاصل تھا انہوں نے اپنی مصوری کی طرح اپنی رباعیوں میں بھی ہمیشہ ارفع و اعلیٰ مضامین کوتجسیم کیا۔صادقین کی شاعری ادبِ عالیہ کا ایک حصہ ہے لیکن شاعر صادقین کو مصور صادقین نے اپنے کینوس سے باہر نہیں نکلتے دیا۔ ان کا قلم بھی ان کے برش کی طرح ان کی ذات اور ان کے فن کی بھرپور عکاسی کرتاہے اپنے متعلق ان کی ایک رباعی دیکھءے

کب خود میری قوت ہے ہلاتی میرا ہاتھ ہاں غیب کی طاقت ہے چلاتی میرا ہاتھ

ظاہر ہے قلم میں ہوں اٹھاتا لیکن لوحوں پہ مشیعت ہے گھماتی میرا ہاتھ

لوحوں پر جس کے ہاتھ مشیعت گھماتی تھی وہ صادقین آغاز میں کہیں کہیں پکاسو سے متاثر نظر آتے ہیں مگر انہوں نے خود کو محدود نہیں ہونے دیتے ۔وہ وہاں بھی اپنے گہرے حاشیوں اوراپنی بے انت بصری فرہنگ سے ایک تواناءی سے بھراہوا منفرد اسلوب سامنے لانے میں پوری طرح کامیاب ہیںان کے مصوری میں باریک اور تیکھے نقوش ان کی تمثیلی خطاطی اوران کی فکر و احساس سے بھری ہوءی امیجری ان کی انفرادیت کو کہیں کم نہیں ہونے دیتی۔

خطاطی انہیں ورثے میں ملی تھی ان کے والد کہنہ مشق خطاط تھے اور انہوں اس روایت سے بغاوت کی، خطاطی کے تمام مروجہ اور غیر مروجہ مکاتب ِ خطاطی سے صرفِ نظر کرتے ہوءے ایک مجذوبانہ انداز اختیار کیا اور ایک تمثیلی خطاطی بنانے میں کامیاب ہوءے جسے اب لوگ خط ِ صادقینی کہنے لگے ہیںکچھ خطاطی کے تنقید نگاروں کا خیال ہے کہ سورۃ الرحمن کا اسلوب خط ِ بہاری سے نکلا ہوا ہے مگرمیرے خیال توخطِ سورۃ الرحمن اور خطِ بہاری میں کوءی مماثلت نہیں خود صادقین کو اس بات کا احساس تھا کہ انہوں نے خطاطی کی اپنی طرز بنالی ہے اور اس بات پر فخرکرتے تھے انکی اس سلسلے میں ایک رباعی دیکھءے

کچھ وصلیاں اور سجا لایا ہوں بالکل ہی نءے جوڑ بنالایا ہوں

استادوں کی قیدِ ریاضی میں تھے وہ اُس قید سے ابجد کو چھڑا لایا ہوں

اہلِ فن صادقین کی مصوری کو تین ادوار میں تقسیم کرتے ہیں پہلا اُقلیدسی نقاشی کی تحریک کا ابتداءی دور دوسراقنوطی معکوس ، واژگوں تصویروںکا دور اور تیسراقرآنی خطاطی کا دور۔۔ اور صادقین کا فن ان تینوں ادوار کے ملاپ سے اپنی عظمت کی تصویر بناتا ہے صادقین کو میںمصوری کی دنیانے ایک بڑے مصور کی حیثیت سے پہچان لیاتھاجب پہلی بار صادقین نے اپنی ایک تصویر پیرس میں آرٹ کے مشہور مرکز’’بیانال‘‘ میںبھیجی اس تصویر کانام تھا’’وہی عشاءے اخیر۔سہ ماتمی رنگوں میں مستغرق‘‘ یہ تصویر تجریدی آرٹ کا ایک شاہکار تھی یعنی تجسیم سے منزہ فن پارہ تھا۔اور وہاں صادقین کو خصوصی انعام دیا گیااس کے اس شہکار پر بڑے بڑے ناقدین ِفن نے تبصرے لکھے ۔ لی ہارو جیسے مشہورترین آرٹ میوزیم میںصادقین کو جگہ دی گءی ان کی چودہ تصویروں کو وہاں آویزاں کیا گیااور پھر صادقین ان لوگوں کی نگاہوں کا مرکز بن گیا جولیونارڈوڈاونچی اور پکاسووغیرہ کی تصویریں جمع کرتے تھے اور جب انہوں نے صادقین کی تصویریں خریدنی شروع کیں تودنیا صادقین کو اور نگاہ سے دیکھنے لگی۔اور برش چلانے والے ہاتھ صادقین سے سوال کرنے لگے کہ تمہارے برش میں یہ معجزنماءی کہاں سے در آءی ہے تو صادقین نے ان سے کہا

جو مجھ پہ گزرتی ہے بتاءوں کیوں کر جس آگ میں دل ہے وہ بجھاءوں کیوںکر

آورد کی تکلیف کے واقف کارو آمد کا تمہیں کرب بتاءوں کیوں کر

صادقین میں پیدا ہوءے تھے اور میں دنیاءے فانی سے رخصت ہوگءے سال کی قلیل عمر میںاپنا شمار دنیا کے بڑے آرٹسٹوں میں کرانے والی اس شخصیت کا کام پاکستان کےلءے ایک قومی اثاثے کی حیثیت رکھتا ہے مگران کا میورل سازی کا کام پاکستان میںشکست وریخت سے دوچار ہے ،لاہور کے عجاءب گھرکی چھتوں سے لے کرمنگلا کے میورل تک۔۔ انہوں نے جو کچھ بنایا ہے اس کی حفاظت کےلءے وہی مناسب انتظامات ضروری ہیںجو یہاںمغرب کے عجاءب گھروں میں راءج ہیں۔

فنون لطیفہ کی پانچویں قومی نماءش پرمیری صادقین سے ایک سرسری سی ملاقات ہوءی تھی۔ یہ کی بات ہے ۔جب انہیںقاءداعظم ایوار ڈیا گیا تھا میرے ایک آرٹسٹ دوست فرحان عزیز نے مجھے ان سے ملایا تھا فرحان کا کہنا تھا کہ میں نے صادقین سے زیادہ انہماک سے کام کرتے ہوءے کبھی کسی کو نہیں دیکھا جب وہ کام کررہے ہوتے ہیں تو ان کے ہاتھ میں اتنی روانی ہوتی ہے کہ دیکھنے والی آنکھ اکثراوقات اس رفتار کا ساتھ نہیں دے سکتی ۔ کچھ لوگوں کا خیال کہ صادقین کو صادقین بنانے میں ان کی ریاضت کا بہت عمل دخل ہے انہیں اپنے فن کے ساتھ اتنی کومٹ منٹ تھی کہ وہ اس پر دنیا کی ہر چیز قربان کر سکتے تھے۔ ہفتوں کراچی کے قریب ایک ویران جزیرہ پر جا کر کام کرتے رہتے تھے جہاں تنہاءی کے پھول تھے یا تاحد نظر تھور کے پودے۔۔اپنی ریا ضت کے حوالے سے ایک رباعی میں کہتے ہیں

پھر جا کے کہیں نقش بنایا میں نے اس نقش میں پھر رنگ لگایا میں نے

اس خونِ جگر میں ہڈیوں کا اپنی جب تیل نکال کر ملایا میں نے

تھور کا پودہ صادقین کی مصوری میں ایک اہم ترین استعارے کی حیثیت رکھتا ہے صادقین خود تھور کے پودے کے بارے میں کہا کرتے تھے کہ یہ ناموافق موسموں میں بھی شاہانہ انداز سے موجود رہتا ہے یہ ناسازگار حالات سے نبردآزما انسانی زندگی کےلءے فتح کی علامت ہے۔ایک زمانے میں اسے میں اپنی ذات پر منطبق کیا کرتا تھا پھراسے پورے سماج پر منطبق کرنے لگا۔کچھ لوگوں نے تھورکے پودے کو ذوالفقار علی بھٹوکی علامت قرار دیا مجھے پرویز مشرف کے دور میں تھور اور نواز شریف میں بڑی مماثلت نظرآرہی تھی۔

اسمیں کوءی شک نہیں کہ صادقین نے تھور کے پودے کو انسانی شکل عطا کردی۔ تھورکا اثر ان کے نقش و نگار میںبہت نمایاں ہے صادقین کی پینٹنگ پر غور کیاجاءے تو انسانی اعضاکے مشاھدے سے تھور کے پودے کا بصری احساس ابھرتا ہے جس سے دو واضح علامتیں سامنے آتی ہیںایک تو انسان کی نامساعد حالات کے خلاف مسلسل جنگ اور پھر فتح ۔۔اور دوسری علامت اخلاقی اور تہذیبی اقدار کا زوال ہے جوصادقین تھور کی خارداری اور بدصورتی کو بڑھا کر سامنے لاتے ہیںاس کا اندازہ صادقین کی اس تصویر سے باآسانی لگایا جا سکتا ہے جس میں ایک سربریدہ آدمی زمین پر لیٹا ہوا ہے اس کے ایک ہاتھ میں اپنا کٹا ہوا سر ہے جس پر پرندے نے گھونسلا بنا رکھا ہے اور انڈے دءیے ہوءے ہیں اور اس کے بازوں میں مکڑیوں کے جالے بنے ہوءے ہیں ۔( میںاگرصادقین ہوتا تو شاید کٹے ہوءے سر میں پرندوں کا گھونسلا بنانے کی بجاءے کسی جلے ہوءے ہواءی جہاز کا ملبہرکھ دیتا اپنے اپنے دور کی ضرورت ہے

علی

کھءے

و گر کا جا یں نے

011 — پاکستانی وزیرِ اعظم اور واجب الادا استعفے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-011 | ↑ فہرست

پاکستانی وزیر اعظم اور واجب الادااستعفے

آج کل پاکستان کے محبوب وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی برطانیہ کے دورے پر ہیں ۔کل رات میں ٹیلی ویژن پران کے دورے کے مناظر دیکھ رہا تھااور میری آنکھوں میں برطانیہ کے کءی منظر گھوم گءے ۔مجھے سابق برطانوی وزیر خارجہ رابن کک کی بڑبڑاہٹ سناءی دی ۔’’ مجھے تو سگریٹ کی راکھ کے گرنے کی آواز بھی سناءی دیتی ہے تو بھلاتم کےسے کہتے ہوبرطانیہ عراق سے بہت دور ہے سومجھے گرتے ہوءے بموں کی آوازنہیں سناءی دے گی ۔۔ نہیں نہیں ۔۔میں مرتے ہوءے معصوم بچوں کی ڈوبتی ہوءی چیخیںاور ہارتی ہوءی کراہیں نہیں سن سکتا۔ مےں انسانی جسموں کے اُڑتے ہوءے لوتھڑے اپنی پلکوں میں نہیں پرو سکتا ۔ ۔ نہیں نہیں۔۔ ماءی ڈءیر پراءم منسٹر ۔۔مےرے دِل مےںساری عزتیں اور سارے احترام تمہارے لءے ہےں مگرمیں اِس سفر میں تمہاراہم رکاب نہیں ہوسکتا ، بہتر یہی ہے کہ میری وزارت کا قلمدان کسی اور میز پر رکھ دو۔

پھر میں نے دیکھا کہ کلیءر شارٹ کی آنکھیں سوج گءی ہیں۔وہ دو مءی سے اِنٹرنےشنل ڈےوےلپمنٹ کےلءے سےکرےٹری آف سٹےٹ کے عہدے پر فاءز تھی۔ حقوقِ انسانی کی علمبردار اس عورت سے یہ برداشت نہیں ہورہا تھاکہ صرف تیل کے چند سوداگروں کی ایما پر تیل کی تلاش میں لہو کے سمندر کا سفر کیا جاءے،وہ بہت چیخی ،بہت روءی ،اس نے ٹیلی ویژن کو اپنی آنکھیں بنا لیا اور اخبار کو اپنا لباس ۔ پھر ےوں ہوا کہ اُس کی آنکھوں میں مجبوریوں کی سِلاءےاں پھےر دی گءیںاور اس کے لباس میں خاردار پیوند لگا دءیے گءے اور اس کے دفتر کی میز پر ماےوسی فاءل در فاءل پھیلتی چلی گءی تو مءی کے روز اس نے پاءوں کی ٹھوکر سے وزارت کی کرسی کو ایک طرف کیااور ہمےشہ کےلءے اپنے ڈراءےنگ روم کے صوفے پرآ کر بیٹھ گءی۔

پھر منظر بدلا اور مجھے خیال آیا کہ سابق برطانوی وزیر داخلہ ڈیوڈ بلیکنٹ کی جو آنکھیںبچپن سے دیکھ نہیں سکتی تھیںاُس پر طرفہ تماشا ےہ کہ محبت کی روشنی نے انہیںکچھ اوربھی چندھےا دیا تھا ۔ مگر بصارت و بصیرت کی اندھی ساعتوں میں اس نے صرف ےہی تو کےا تھا کہ اپنی محبوبہ کے بچوں کی ’’نینی‘‘کے ویزے کی رفتار ذراسی تیز کروادی تھی۔وہ کام جومہینوں میں ہونا تھا ہفتوں مےں ہو گیا۔۔ ذرا سی بات تھی جِس پراس قدر شور اٹھا کہ ہوم آفس کی کنکریٹ سے بنی ہوءی دیواروں میں شگاف پڑنے لگے۔عمارت ہلتی محسوس ہوءی تواس نے اپنی وزارت کے دفتر کی چابی اپنے آنکھوں والے دوست ٹونی بلیءر کو لوٹا دی اوراپنے کتے کی ڈوری تھام کر اپنے شہرشیفلیڈ آگیاجس کے کسی کونے میں چھُپ کرشاےد اس نے اپنی محبت کا سوگ منانا تھا۔

پھر مجھے یاد آیا کہ سابق برطانوی ہوم سکریٹری چارلس کلارک نے اپنی نیندیںاپنے دفتر کی میز پر سجادی تھیںاوراپنے خواب دےواروں پرجگہ جگہ فریم کرا کے لگوا دءیے تھے۔ اس کا بھاری بھرکم بدن بھاگتی ہوءی برطانوی وزارت داخلہ کے ساتھ پوری تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتا رہااس کی آنکھیں سرحدوں پرلگاءی گءی کانٹے دار تاروںپرگھومتی ہوءی لاءٹ کے ہمراہ برطانےہ کے اندر آتے اور ےہاں سے باہر جاتے لوگوں کو دیکھتی رہیں۔ آنکھےں تو آخر آنکھےں ہی ہےں پلکےں تو جھپکتی ہی ہےں ، بس اِسی پلک جھپکنے مےں کچھ سزایافتہ مجرموں نے اپنی رہاءی کے بعد قانونی پیچےدگیوں کا فاءدہ اُٹھاتے ہوءے اپنے آپ کوبرطانےہ کی گلےوں مےںبےس سے تےس مےل فی گھنٹہ کی رفتار سے فراٹے بھرتی ہوءی زندگی مےں چھپا لےا۔ ملک بدری کہاں ممکن تھی ۔ مجرم کون تھا اور سزا کِسے دی گءی۔۔ ہوم آفس کی اس ذرا سی کوتاہی پرہر برطانوی چالس کلارک سے استعفیٰ طلب کر چکا تھا۔ٹونی بلیءرخود بھی تو اےک برطانوی شہری تھا آخر کہاں تک صبر سے کام لےتا۔ اُس نے چارلس کلارک کی میز کا قلمدان ا ُٹھا کرکسی اور کے سپرد کر دےا۔

پھر میری آنکھوں میں پیٹر مینڈیسن گھوم گیاسابق برطانوی وزیر تجارت پیٹرمینڈلسن کا شمارٹونی بلیءر کے بہت قریبی دوستوںہوتا ہے ۔ وہی تو تھا کہ جس نے لیبر پارٹی کی سوءی ہوءی آنکھوں مےںنیو لیبر کی حکمرانی کاخواب بھر دےاتھا۔ وہ خواب جِس کے گھر گھر بِک جانے سے ٹونی بلیءر کو رہاءِش کے لءے ڈاءوننگ سٹریٹ کا مکان مِل تھا۔ آخر پیٹر مینڈلسن کو بھی تو اپنی رہاءِش کےلءے اےک مکان کی ضرورت تھی ۔اُسے بھی مکان تو خریدناہی تھا۔ایسا مکان جِس میں آسودگی کے بیڈ روم ہوں، جس کے لاءونج مےںزندگی کی رعناءیاں سجی ہوءی ہوں اور جو ہاءوس آف کامنز کے قرےب بھی ہو۔ اب ممبر آف پارلےمنٹ کو اتنی تنخواہ کہاں مِلتی ہے کہ اپنے خوابوں کی تعبےر خرےد سکے۔ بس اُس نے بھی وہی کےا جو اےسے حالات مےں عام آدمی کرتا ہے ۔ اُدھار مانگ لےا۔ اب اُدھار مانگ لےنا کوءی جُرم تو نہےں ہے اور ےہ بھی ہر شخص کی خوہِش ہوتی ہے کہ کم سے کم ےہاں تک کہ نہ ہونے کے برابر سود پر بنک اُسے اُدھار کی رقم دے دے۔پےٹر اےک وزےر تھا اُس کے ایک ملین ایءر ایم پی نے بخوشی اُس کی مدد کر دی ،بغیر سود کے ادھاردے دےا۔ منظر کے پسِ منظر مےں احسان مندی کے درختوں اور اُن پر حسبِ خواہِش ثمرآجانے کے باعث وزےروں کو مِلنے والا سود کے بغےر ادھار بحث طلب ہوتاہے ۔۔۔ اتنی تشہیرہوءی کہ پیٹر مینڈلسن کو اپنے مکان کے عوض اپنی وزارت سے ہاتھ دھونے پڑے ۔ دوست آخر دوست ہوتا ہے۔ ٹونی بلےءر نے بھی حقِ دوستی ادا کرتے ہوءے پےٹر کواگلے سال پھر ایک اور وزارت سے نواز دیا۔ ابھی سال ڈیڑھ ہی گزرا تھا کہ نرم مزاج اور رحم دِل پےٹر نے برطانوی شہرےت کے کےس مےں کسی کاروباری شخصےت کے لءے ہوم آفِس کوسفارشی ٹیلی فون کر دیا۔ اِتفاق کی بات تھی کہ وہ کاروباری شخصےت ہندوجا جےسے کروڑ پتی کنبے کی تھی جنہوں نے پیٹر ہی کے پراجیکٹ مےلےنےءم ڈوم کے فےتتھ زون‘ مےں کثےر کفالت کی ذمہ داری بھی اُٹھا رکھی تھی۔ اب بھلا پےٹر کو کےا معلوم تھا کہ اُس کے ذرا سے فون کو اِتنا بڑا جرم سمجھا جاءے گا کہ جِس کے لءے خود اُس کا دوست ہی اُسے ملازمت سے فارغ کر دے گا۔۔۔ سب مقدر کا کھےل ہے ۔ کےا کرسکتا ہے کوءی۔پھر میں نے خود ٹونی بلیءر کو ٹین ڈاءون سٹریٹ سے نکلتے ہوءے دیکھا۔اور پھر میری نظر ٹیلی ویژن کی طرف گءی جہاں یوسف رضا گیلانی میں برطانیہ میں گھومتے ہوءے دکھاءی دءیے ۔

پھر میں پاکستان کے بارے سوچنے لگا کہ وہاںکِتنی سزاءےں اورکتنے استعفے واجب الاداہےں۔پھر میں نے ان کی فہرست مرتب کرنی شروع کردی۔فہرست خاصی طویل تھی کہ اچانک میری آنکھ کھُل گءی ۔مجھے میری بیگم کہہ رہی تھی ۔’’ذرا پاکستانی وزیر تعلیم کو ٹیلی فون تو کردو وہاں میری بھتیجی کو سکول میں داخلہ نہیں مل رہا۔۔۔۔‘‘

012 — مزاحمتی شاعری کا زوال

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-012 | ↑ فہرست

مزاحمتی شاعری کا زوال

دنیا میںمزاحتمی ادب کی واضح تحریک فلسفہ ء اشراکیت کے غلبے کے بعد شروع ہوءی ،انقلاب روس کے بعددنیا کے محکوم طبقے جہاں کہیںبھی سرمایہ دارانہ نظام سے ٹکراءے توکاغذوں پر لفظوں سے بنتی ہوءی تصویریں چیخنے اور کراہنے لگی ،احتجاج کےلءے قلم کوہتھیار بنا لیا گیا۔ ایسا ادب تخلیق ہونے لگا جس سے ظلمتِ شب کی فصیلوں میں دراڑیں پڑنی لگیں ۔ مظلوم طبقوں کے ساتھ قلمکاربھی لہومیں انگلیاں ڈبو کر سڑکوں پرنکل آءے اور شہرپناہ کی دیواروں پرسچ لکھا جانا لگا

قلم کے ٹکڑے سڑک پر بکھیر دینے تھے کسی زبان میں ہمیں احتجاج کرنا تھا

گذشتہ دنوںنواز شریف کی اے پی سی میں احمد فراز نے اپنی مشہور نظم محاصرہ سناءی جو انہوں نے جنرل ضیاء کے دورِ حکومت میں لکھی تھی تومیرے ذہن میں اردو زبان کی مزاحتمی شاعری گونجنے لگی جوزیادہ تر پاکستانی جرنیلوں کے خلاف مختلف اوقات میں تخلیق کی گءی ،اس مزاحمتی شاعری میں بہت سی ایسی شاعری بھی موجود ہے جن کے شاعروں کا کچھ پتہ نہیں ۔اسی سلسلے کی ایک نظم کا بند دیکھءے

ہر ایک گلی سے بوٹوں کی آواز سناءی دیتی ہے

ہر اک کمرہ زنداں ہے ہر بستی جیل دکھاءی دیتی ہے

جو شہر سخن کو فتح کرے اس فوج کی خیر

جو اپنے وطن فتح کرے اس فوج کی خیر

سید نصیر شاہ کی ایک نظم کی آخری تین مصرعے یاد آرہے ہیں

آپ نے ٹھیک کہا آپ بڑے سچے ہیں

میرا گھر ہے میری بیوی ہے مرے بچے ہیں

ساغر ِ زہر اٹھا لیجءے میں سقراط نہیں

احمد فراز کی ایک اور نظم ذہن میں لہرا اٹھی ہے جو شاید احمد فراز کے کسی مجموعہ ء کلام میں موجود نہیں

پیشہ ور قاتلو! تم سپاہی نہیں

اس طرح کی کءی اور نظمیں بھی ذہن میں گونج رہی ہیں لیکن یہ تمام نظمیں جنرل ایوب اور جنرل ضیاء کے ادوار میں لکھی گءی ہیں جنرل پرویز مشرف کے پچھلے سات سالہ دور میں کوءی ایسی بڑی نظم سامنے نہیں آءی جسے یاد رکھا جاسکے۔ احمد فرازبھی یہ کہہ کر وہی پرانی نظمیں سناتے رہتے ہیں کہ نہ ہمارے حالات بدلتے ہیں اور نہ ہماری نظمیں پرانی ہوتی ہیں ۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ موجودہ آمریت کے خلاف کیوں ادب تخلیق نہیں ہوا ۔میرا خیال میں اس میں پرویز مشرف کی قسمت کا بہت عمل دخل ہے۔ اگر گیارہ ستمبر کا حادثہ نہ ہوا ہوتا تو شاید پرویز مشرف کے اقتدار کی یہ صورت حال نہ ہوتی ادبی تناظر میں پچھلے چھ سات سال میں وہ شعراءے کرام جو جرنیلوں کے خلاف بات کرنے کی ہمت رکھتے ہیں ،مذہبی لوگوں کے ساتھ ان کے روابط کچھ زیادہ اچھے نہیں تھے جب امریکہ کی خوشنودی کےلءے پرویز مشرف نے مذہبی حلقوں کے خلاف جنگ کا آغاز کیا پاکستان کے زیادہ تر آزاد خیال ادیبوں نے اس سلسلے میں اس کا ساتھ دیا بلکہ پرویز مشرف کو ااپنے قریب محسوس کیاحتی کہ احمد فراز جیسا سرپھراشاعر بھی پرویز مشرف کے ہاتھ تمغہ ء امتیاز لینے پرتیار ہوگیا اور بعد میں اس کا نامہ ء اعمال دیکھ کروہ تمغہ واپس لوٹانے کا اعلان کرتا رہا۔ یہ تمغہ واپس لوٹانا بھی بہت بڑی با ت ہے وگرنہ ہمیشہ شاعروں اور ادیبوں کا ایک گروہ کاسہ ء سر لے کر دربوجہل پر ایستادہ رہا ہے۔وہ جو میر کی زبان کہا کرتے تھے

موسم آیا تو نخل ِ دار پہ میر سرِ منصور کا ہی بار آیا

اس موسم میں صرف انہی کی آواز سناءی دی جو زیادہ تر فوج کے حق میں نظمیں لکھا کرتے تھے۔وہ کچھ یوں کہنے لگے

عالمی بنک کے اک وفد کی تجویز پہ وہ بم گراتا رہا خود اپنی ہی دہلیز پہ وہ

مزاحتمی شاعری ختم نہیں ہوءی مگر جس طرح پہلے ذراءع ابلاغ کے بغیر بھی وہ سینہ در سینہ دھڑکنوں میںپھیل جاتی ہے وہ کیفیت اب دکھاءی نہیں دیتی ۔ صرف پاکستان ہی میں نہیں دنیا بھر میں ۔فلسطین کے موضوع پر ایک عرصہ تک عربی زبان میں بڑی عمدہ مزاحتمی شاعری تخلیق ہوتی رہی مگر پچھلی دھاءی سے وہ بھی زوال آمادہ ہے۔ کشمیر کےلءے ہونے والی مزاحتمی شاعری بھی سست خرامی کی طرف ماءل ہے ، افغانستان کے بدلتے ہوءے تناظرپر بھی ادب خاموش ہے عراق صورت حال پر بھی کوءی بڑی نظم سناءی نہیں دی۔اس موضوع پرایک علامتی نظم آدمی کا ’’حکم نامہ‘‘دیکھءے ،

ریت! جبڑے کھول اپنے

کھول طوفانوں کا منہ

اپنی کالی اندھیوں سے دھاڑ

غیر صحراءی رتوں کی چھاتیوں کو چیر دے

سب طباشیری بدن کے ہاتھیوں کو چیر دے

ساتھ میں دستِ ستم کے ساتھیوں کو چیر دے

سب چبا جا ڈاءینو ساروں کی لمبی گردنیں

پھر فلک پیما بگولوں کو جگا،پاگل بھنور کی آنکھ کھول

آہنی کالے پرندوں کو دبادے اپنے ٹیلوں کے تلے

سب نگل جا راستوں کے نقشِ پا تک

ریت تجھ کو حکم ہے یہ آدمی کا

ریت! جبڑے کھول اپنے ،کھول طوفانوں کا منہ

اس موضوع پر ایک نظم بھی مجھے اچھی لگی ،اس نظم کا عنوان ہے ’تہذیب کن فیکون‘

سفاک پہاڑوں پر

اگتی ہوءی بھیڑوں سے

جو اون نکلتی ہے

وہ اس سے بناتا ہے

اک شال تمدن کی

صحراءی بگولوں میں

جو گھومتی رہتی ہے

اک آنکھ توازن کی

وہ اس کی وساطت سے

اک شکل بناتا ہے

تعمیری رویوں کے

اغراض و مقاصد کی

پھر ہاتھ میں دل لے کر

ٹکراتا ہے پتھر سے

قندھار کے رستوں پر

بغداد کی گلیوں میں

تہذیب ِمحمد کی

کرتا ہے نگہبانی

فطرت کے مقاصد کی

اک بندہ ء صحراءی

اک مردِ کہستانی

ان نظموں کے باوجود اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ دنیا میں ظلم بڑھتا جارہاہے مگر رفتہ رفتہ مزاحتمی شاعری ختم ہو تی جارہی ہے ۔ سچاءی کےلءے لڑنے والے زمانے کو اس طرف بھی توجہ دینا ہوگی۔

013 — نرخرے سے آتی ہوئی آواز

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-013 | ↑ فہرست

نرخرے سے آتی ہوءی آواز

مجھے ایک شخص ملا جو بہت پریشان تھا کہنے لگاکہ’’ مجھے کسی مجذوب نے ایک دن کہا چل آج سے ہر شخص تجھے اسی طرح نظر آءے گا جس طرح وہ قیامت کے روز دکھاءی دے گامجھے اس روز سے ہر شخص کا چہرہ کالا سیاہ دکھاءی دیتا ہے‘‘۔اور مجھے سرورکاءنات کا فرمان یاد آگیا کہ قیامت کے روز جھوٹ بولنے والا کا چہرہ کالا ہوگا۔بے شک جھوٹ فریب اور کرپشن کی ہر طرف عمل داری ہے ۔سینٹ کے انتخابات میں خرید و فروخت کی کہانیاں سن سن کرمیں آءینہ دیکھنے لگتا ہوں کہ کہیں میرا چہرہ بھی کالا تو نہیں ہوگاآخر ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہیں میں نے ووٹ دءیے ہیں۔کاٹھ کے گھوڑوں کی خرید و فروخت کا عمل ہر طرف جاری و ساری ہے ۔پاکستان میں ہارس ٹریڈنگ میں کوءی نءی چیز نہیں ۔نواز شریف اور عمران خان ویسے ہی پریشان ہورہے ہیں ۔حکومت جتنی چاہے ترامیم کر لے ۔اِس کاروبار کو کوءی فرق نہیں پڑنا۔یہ خریدو فروخت کا عمل پاکستان کی رگوں میں بیٹھ چکاہے۔کبھی کبھی تو ایسا لگتا ہے جیسے پاکستان میں امانت دار لوگ پیدا ہی نہیں ہوتے۔ملک میںسچاءی کا ہولناک قحط پڑگیا ہے۔میگا کرپشن ماونٹ ایورسٹ سر کر چکی ہے۔فریب کاری نے ایسے ایسے دام ِ ہم رنگِ زمیں بچھادیءے ہیں جن سے بچ نکلنا ممکن ہی نہیں رہا۔ دیانت دار لوگ پیدا ہوناہی بند ہو گءے ہیں مگر یہ حقیقت نہیںہے ۔وہ لوگ ابھی تک پیدا ہو رہے ہیں جنہیں برے لوگوں کے سر دکھاءی نہیں دیتے جو یہ کہتے ہوءے گھروں سے نکلتے ہیںکہ

اے قاسم ِ اشیاء تری تقسیم عجب ہے

دستار انہیں دی ہے جو سر ہی نہیں رکھتے

مگرجیسے ہی باہر آتے ہیں معاشرہ انہیں پاگل قرار دے دیتا ہے۔ انہیں ماہرین ِ نفسیات کے پاس جانے کے مشورے ملنے لگتے ہیں۔ہر شعبہ ء زندگی کا یہی حال ہے۔کوءی ادارہ اس سے محفوظ نہیں۔ایسا کیوں ہے۔میں نے اِس مسءلہ پرانیس سو بانوے میں پی ٹی وی کےلءے ایک ڈرامہ لکھا تھا ۔اُس کی کہانی کچھ یوں تھی کہ میڈیم پروین کسی شخص میں جب کوءی براءی دیکھتی تھی توبے ساختہ اس کے منہ سے نکلتا تھا ۔ اِس کا توسر ہی نہیں۔یعنی’’سر ہی نہیںاُس کا تکیہ کلام تھا۔اُس کا دس سالہ بیٹاناصراکثر اُس سے پوچھتا تھا کہ ’’امی بے سرے لوگ کیسے ہوتے ہیں۔وہ بولتے کیسے ہیں‘‘۔ ماں نے ایک دن تنگ آکر یونہی کہہ دیا کہ’’ اُن کے نرخرے سے آواز نکلتی ہے‘‘یہ بات بچے کے دماغ میں راسخ ہوکر رہ گءی کہ برے لوگوں کے سر نہیں ہوتے ہیں ۔اور پھر ایک دن یوں ہواکہ سکول میں جب اُس کا کلاس ٹیچربچوں پر زبردستی ٹیسٹ پیپر بیچنے کی کوشش کرنے لگا تو اس کا سر غاءب ہوگیا۔ ناصر کو اس کی آواز نرخرے سے آتی ہوءی دکھاءی دی ۔وہ چیخ مار کربھاگ پڑا اور گھر جا کر ماں سے کہنے لگاکہ مجھے اپنے استاد کا سر دکھاءی نہیں دیتا۔ماںاس کی آنکھیں چیک کرتی ہوءی کہنے لگی ۔’’آنکھیں ٹھیک لگ رہی ہیں تمہاری ‘‘ماںنے اسے کار میں بٹھایا اور آنکھوں کے ڈاکٹر کے پاس لے گءی ۔ڈاکٹروہاں ایک ایسے شخص کوجسے دکھاءی دیتا تھا اُسے دفتر سے چھٹی کےلءے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بناکر دے رہا تھا۔جیسے ہی ناصر کو اس بات کا علم ہوا توڈاکٹر سر غاءب ہوگیا۔وہی نرخرے سے آتی ہوءی آواز دکھاءی دی۔اس نے چیخ ماری اور بھاگ کر باہر نکل آیا۔ڈاکٹر نے ماں کو مشورہ دیا کہ ناصر کو کسی ماہرِ نفسیات ضرورت ہے۔واپسی پر ان کی کار ایک پولیس سارجنٹ نے روک لی اور اپنے مخصوص انداز میں کچھ رقم کا تقاضا کرنے لگا۔اس سارجنٹ کا سر بھی غاءب ہوگیا۔بڑا مسءلہ بن گیا۔ناصر کا انکل وکیل تھا۔اگلے دن وہ آیااور بڑے فخر سے بتانے لگا کہ آج اُس نے ایک ایسے مجرم کو رہا کرایاہے۔جس کے جرم کے چار چشم دید گواہ تھے اور اس کے انکل کا بھی سر غاءب ہوگیا۔ناصرکو کءی ماہرینِ نفسیات کے پاس لے جایاگیا۔ مگراسی طرح لوگوں کے سر غاءب ہوتے رہے۔اس کے بیور کریٹ ماموں کا سر غاءب ہوا۔ان کے ہمساءے میں رہنے والے ایک سیاسی لیڈر کا سر غاءب ہوا۔اس کے ابو کا ایک دوست جو بڑا معروف صحافی تھا اور اکثر ان کے گھر آیا کرتا تھاایک دن اس کا سر بھی غاءب ہوگیاحتی کہ ایک دن ایسا آیا کہ اس کے ابو بہت بڑا بزنس مین تھے ان کا سر بھی غاءب ہوگیا۔

اسی طرح اس بیماری میں دو ماہ گزر گءے اس کے امتحانات آگءے مگر وہ دو ماہ سے سکول گیا ہی نہیں تھا ۔ ماں چاہتی تھی کہ اس کا سال ضاءع نہ ہومگر ناصر سکول جانے پر راضی ہی نہیں تھاکہ وہاں اسے اپنے استاد کا سر نہیں دکھاءی دیتا۔ماں نے اس کے ایک کلاس فیلو دوست سے بات کی ۔اس لڑکے نے کسی نہ کسی ناصرکو امتحان دینے پر تیار کرلیا۔ناصر نے اسے بہت کہا کہ میںنے تو دوماہ سے کچھ پڑھا ہی نہیںمیں فیل ہوجاءوںگا مگردوست نے اسے کہاکہ تیرے پاس ہونے کا میں ذمہ دار ہوں ۔تُو بس امتحان دے۔امتحان دینے کےلءے ناصر اپنے دوست کے ساتھ سہماہوا سکول گیا۔اور سر جھکا کر بیٹھ گیا کہ اس کی نظر اپنے استاد پر نہ پڑے ۔سوال نامہ تقسیم ہوا ۔ناصر کو کوءی سوال بھی نہیں آتا تھا۔ناصر کے پیچھے والی کرسی پر اس کا دوست بیٹھا ہوا تھا۔ ناصر نے اُسے سرگوشی کے لہجے میںاسے کہاکہ مجھے تو ان میں سے کوءی سوال نہیں آتا اوردوست نے ایک چھوٹی سی پرچی اس کی طرف بڑھا دی جس پر ایک سوال کا جواب لکھا ہوا تھا۔ناصر نے جیسے اسے پیپر پر نقل کرنا شروع کیا تو اسے اپنے استاد کا سر دکھاءی دینے لگا۔نرخرے سے آنے والی آواز ہمیشہ کےلءے ختم ہوگءی ۔۔

ہ ں

014 — عہدِ جیب تراشاں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-014 | ↑ فہرست

عہدِ جیب تراشاں

اقتدار کے ہیروں سے مزین ،چیءرمین سینٹ کی قیمتی کرسی بظاہر آصف زرداری کی جیب میں ہے مگر جیب کٹ بھی سکتی ہے۔بہت سی آنکھیں اِ س کرسی پر لگی ہوءی ہیں۔بہت سے ہاتھ اس کی طرف لپک رہے ہیں۔دیکھءے کس کے ہاتھوں کی انگلیاں کام دکھاتی ہیں۔سینٹ کے انتخاب میں توہاتھوںکی کارواءی درست ہی رہی ہے ۔آصف زرداری نے ندیم افضل چن کو سینٹ الیکشن میں کارکردگی پر مبارک باد دیتے ہوءے کہا ہے کہ’’ آپ کے حاصل کردہ ووٹ انتخابی نتاءج سے بڑھ کر اہم ہیں ‘‘۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی سخت ناراضگی کے اظہا کے بعداِس بات کی انکواءری شروع کردی گءی ہے کہ پنجاب سے پیپلز پارٹی کے امیدواربراءے سینٹ ندیم افضل چن نے ووٹ کس طرح حاصل کر لءے ہیں۔ اس وقت ہر طرف یہی غور کیا جارہا ہے سینٹ کے انتخاب میں کس کس پارٹی کی جیب کس کس پارٹی نے کاٹی ہے ۔کس پارٹی کے کتنے ووٹ کس پارٹی نے چراءے لءے ہیں۔اگرچہ ہر پارٹی نے اپنے ووٹ اپنی گرہ میں بڑی مضبوطی کے ساتھ باندھ رکھے تھے۔مگر فنکاروں نے ایسے اپنے ہاتھ کی صفاءی دکھاءی ہے کہ لطف آگیاہے۔یہ وہ عہد جیب تراشاں ہے جس میں کس کی جیب بھی سلامت نہیں۔’’عہدِ جیب تراشاں‘‘ سے مولانا عبدالستارخان نیازی یادآگءے ہیں۔ جن دنوں انہیں جنرل ضیاء نے چھ ماہ کےلءے میانوالی میں نظر بند کردیا تھاتو مولانا نیازی نے اتحاد بین المسلمین پر ایک کتاب لکھنے شروع کی تھی ۔اُس وقت مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا تھا کہ وہ بولتے تھے اور میں لکھا کرتا تھا انہی دنوں انہوں نے ایک واقعہ سنایاتھاکہ’’ مجھے معمول کے مطابق جلسے میںتقریر کے بعد تھانے کے حوالات میں بند کردیا گیا۔وہاںیک شخص مجھ سے پہلے قید تھا۔اُس کابڑا نورانی چہرہ تھا۔ سفید ریشمی داڑھی تھی۔سفید لباس بھی صاف ستھرا تھا۔ سفید پگڑی بھی بڑی سلیقے سے باندھی ہوءی تھی ۔مجھ سے ملابھی بڑے احترام سے ۔ میں نے ملتے ہوءے کہا لگتاہے آپ بھی میری طرف حکومت کو للکارنے والوں میں سے ہیں مگرمیں نے آپ کو پہچانا نہیں ۔ تو اس نے کہا۔ مولانا !مجھے بابا جیب تراش کہتے ہیں ۔ میں جیب تراشوں کا پیر ہوں ہوں۔ میں نے حیرت اور پریشانی سے کہا۔ نہیں ایسا نہیں ہوسکتا لگتا ہے آپ کسی ملامتی فرقے سے تعلق رکھتے ہیں پ جیب تراش نہیں ہو سکتے تو کہنے لگا۔مولانامیںنے صرف آپ سے ہاتھ ملایا ہے نا۔ اس کے باوجود آپ کوبتا سکتا ہوں کہ آپ کی جیب میں ساٹھ روپے اور پچاس پیسے ہیں۔‘‘مولانا کہنے لگے۔ ’’مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میری جیب میں کتنے پیسے ہیںمیں نے اپنی جیب سے رقم نکال کر گنی تو حیران رہ گیا ۔ میں نے اُس سے پوچھاکہ اتنا درست اندازہ کیسے ممکن ہے۔ تو کہنے لگاآپ چاہیں تو آپ کو بھی خبر ہوسکتی ہے‘‘۔مولانا کہتے ہیں ’’ میں ہنس دیا اور کہا ۔نہیں بابا اس عمر میں میں جیب تراش نہیں بن سکتا۔ تو اس نے حکیمانہ تبسم بکھیرتے ہوءے کہا’’مولانا یہ عہد،عہدِ جیب تراشاں ہے ۔ ساری دنیا جیب تراش ہے ۔ بڑی بڑی طاقتور قومیں چھوٹی چھوٹی اور پسماندہ قوموں کی جیبیں تراشتی ہیں۔ حکومتیںکرنے والے اپنی عوام کی جیب تراشتے ہیں۔سرمایہ دار مزدور کی جیب تراشتا ہے اور جاگیر دار اپنے مزارعے کی جیب کاٹتاہے۔ پیر اپنے مریدوں کی جیب کترتے ہیں ۔مولوی اپنے نمازیوں کی جیبوں سے مال نکالتا ہے ۔دکاندار گاہک کی جیب تراشتا ہے ۔ہر ہاتھ کی دو انگلیوںمیں ایک ٹریٹ بلیڈ ہے جسے جہاں موقع ملتا ہے وہیںچلا دیتا ہے ۔ جو ہنر مند ہوتے ہیں وہ صاحبِ عزت بنے رہتے ہیںجو بے ہنر ہوتے ہیں پکڑے جاتے ہیں لیکن یہ طے ہے کہ یہ زمانہ جیب تراشوں کا زمانہ ہے۔میںابھی اُس سے گفتگو کرنا چاہتا تھامگر اس نے کہا کہ میرا جانے کا وقت ہو گیا ہے۔ اور حوالات کا دروازہ کھلا اور ایک سپاہی نے اسے باہر نے کا کہااوروہ میرے ہاتھ پر بوسہ دے کرباہر نکل گیا۔ شاید اسے تھانے سے جیل منتقل کیا جارہا تھا۔‘‘

ندیم افضل چن شریف آدمی ہیں مگرانہوں نے جو نون لیگ کی جیب کاٹی ہے اُس پر شور بہت پھیل گیا ہے ۔آٹھ دس ووٹ کام بھی نہیں آءے۔بدنام بھی کر گءے۔بلکہ ان ووٹروں کا بوجھ بھی گلے میں پڑ گیا ہے۔مجھے مشہور جیب تراش ’’جیرا بلیڈ‘‘ یاد آرہا ہے۔چیرے نے ایک دن تین لوگوں کی جیبیں کاٹی۔ پہلی جیب سے ایک بجلی کا بل، ایک گیس کا بل، ایک پانی کا بل اور اس کے ساتھ چیزوں کی لمبی فہرست بر آمدہوءی مگر رقم ندارد۔دوسرے شخص کی جیب سے بیس روپے اور تین غزلیں بر آمد ہوءیں یہ شخص یقینا شاعرتھا اور تیسرے شخص کی جیب سے صرف ایک خط بر آمد ہوا جوگاءوں سے اس کی ماں نے اسے بھیجا تھا۔اس میں لکھا تھا کہ’’ میری طبعیت بہت خراب ہے اوردواءی خریدنے کے بھی پیسے نہیں ہیں ۔تین دن پہلے ہمساءے نے خیرات کی تھی وہاں سے کھانا لاءی تھی وہ بھی آج ختم ہوگیا ہے ۔ فوری طور پرکچھ کرو۔میں اِس عمر میں فاقے برداشت نہیں کرسکتی‘‘۔‘جیرے بلیڈ نے اس دردناک خط کو کءی بار پڑھااور پھر جو شاعر کی جیب سے روپے بر آمد ہوءے تھے ان میں روپے اور ملا کر سوروپیہ کا منی آڈراُس ایڈیس پر بھیج دیا جس سے وہ خط آیا تھا۔

ندیم افضل چن کے ذمے یہ جو آٹھ دس ووٹ پڑ گءے ہیں ان کا معاملہ جیرے کی طرح کالگتاہے۔بہرحال الیکشن کے بعدانہوں نے نون لیگ پر بڑی سخت تنقید کی ہے۔ شہباز شریف کی حکومت کو جمہوری مارشل لاء قراردیا ہے۔لگتا ہے آصف زرداری شطرنج کی بساط پر اپناشہ کو مات دینے والا گھوڑا کسی اور خانے میں رکھنے والے ہیں۔یا پھرچن صاحب کسی اور ستارے پر اپنی نظریں گاڑ کے بیٹھے ہیں۔مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ ان کی حالت اُس دیہاتی جیسی ہے جس کی میلے میں جیب کٹ گءی تھی اور اس نے واپس گاءوں آکر لوگوں سے کہا’’بھءی میلہ کیاتھا لوگوں نے میری جیب کاٹنے کےلءے ایک ڈھونگ رچا رکھا تھا‘‘آٹھ جیبیں کاٹ کر بھی اگر کسی کی یہ صورت حال ہو توپھر اُسے جیرے کی طرح جیب سے پیسے ڈال کر کسی کی غریب ماں کو بھیجنے پڑتے ہیں ۔

015 — شہباز شریف اور صدر ڈیگال

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-015 | ↑ فہرست

شہباز شریف اور صدر ڈیگال

احمد ندیم قاسمی کی یاد میںاحسان شاہد کی تقریب کءی اعتبار سے بڑی یاگار تھی،اس میں پہلی بار معلوم ہوا کہ میاں شہباز شریف کا شاعرانہ ذوق اچھے اچھے شاعروں سے زیادہ بہتر ہے،انہوں نے اپنی گفتگو میں جیسے اشعار سناءے اور جس طرح انہیںپاکستان کے تناظر میں پیش کیا اس کی امید کسی سیاسی لیڈرسے کم ہی کی جا سکتی ہے ان کی ذات کے حوالے ایک واقعہ بھی مجھے بہت اچھا لگا کہ ان دور حکومت میں جب انہیں کہا گیا کہ احمد ندیم قاسمی تو پیپلز پارٹی کے آدمی ہیں اورمجلس ترقی اردو جیسے اہم ادارے کے سربراہ ہیںانہیں فوراً تبدیل کیا جاءے تو انہوں نے مشورہ دینے والے کوکہا ’’نہیں ہر گز نہیں احمدندیم قاسمی تو پاکستان کی پہچان ہیں ہماری پہچان ہیں مجھے یہ واقعہ سن کر ڈیگال یاد آگیا جسے جب یہ مشورہ دیا گیا کہ سارتر کو گرفتار کر لیا جاءے تو اس نے کہا تھا سارتر تو فرانس ہے اسے کیسے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

اس تقریب حضرتِ غالب سے بھی ملاقات ہوءی،میرا خیال ہے شایدغالب کا سحر اب کم ہونے لگا ہے کہ غالب کی موجودگی میں کسی شاعرنے اپنا تخلص غالب رکھ لیا ہے،ممکن ہے یہی سوچ کر رکھا ہو کہ وہ دو سو سال پرانا شاعر تھا اب اسے کون جانتا ہے یا اس شاعر کو اپنے بارے میں یہ خوش فہمی ہو کہ حضرت غالب میرے سامنے کیا شے ہیں ؟ اور وہ کلام بھی کچھ کم نہیں تھا جو کچھ انہوں نے تقریب میں سنایا اگرحضرت غالب اپنی زندگی میں اپنے نام سے منسوب وہ کلام سن لیتے تو یقیناان کا دل دھڑکنا بھول جاتا۔رحمت قرنی شاعر سے بھی ملاقات ہوءی ، بڑے اچھے شاعر ہیں مجھے افسوس ہے کہ میری پہلے ان سے ملاقات کیوں نہیں ہوءی،شایدان کے نام میں جو ’’قرنی‘‘ کاحصہ ہے ۔اس نا آشناءی کی وجہ وہ بنا رہا ہے کہ اس لفظ کو سن کر میں ہمیشہ اپنی جاہلیت کی وجہ سے ک کتے والی ’’کرنی‘‘کو سوچنے لگتا ہو رحمت کے ساتھ ک والی ’’کرنی ‘‘ سے سراءیکی زبان کا ایک شعر یاد آگیا ہے

اسیںجھیل اکھیں دی بک بک بھرنی اج ہے اللہ رج کے رحمت کرنی

( اپنی آنکھوں کی جھیل آج ہم نے بہت زیادہ بھرنی ہے آج اللہ تعالی نے آنسووں کے مینہ کی بے پناہ رحمت کرنی ہے)

ڈاکٹر عبدالغفارعزم اور ناظر فاروقی سے بھی اس تقریب میں پہلی بار ملاقات ہوءی اور بھی بہت سے نءے پرانے دوست ملے حیدر طباطباءی اور قیصر تمکین سے ملاقات کا شرف تو حاصل ہوامگر ہم بزدل ہم مشربی کے مقام تک نہیں پہنچے کیونکہ اس بلندی پراپنے توپر جلنے لگ جاتے ہیں۔قسمت کی بات ہے وگرنہ ہم بھی غالب ماجدی کی طرح نہ سہی حیدر طبا طباءی کی طرح مقام ِ غالب پر پہنچ کر کہہ رہے ہوتے

پھر دیکھءے اندازِ گل افشانی ء گفتار رکھ دے کوءی پیمانہ صہبا مرے آگے

اس تقریب کی صدارت عطالحق قاسمی نے کی یعنی چھوٹے قاسمی نے کی بڑے قاسمی کی یاد میں ہونے والی اس تقریب کی صدارت کاحق چھوٹے قاسمی کا ہی بنتا تھا، چھوٹے قاسمی اور بڑے قاسمی کے درمیان میں بہت سی باتیں ایک جیسی ہیں ،چھوٹا قاسمی بھی شاعر ہے اور بڑے قاسمی بھی شاعر تھے لیکن انہوں نے شاعری کے حوالے سے بھی چھوٹے اور بڑے کے مرتبے کو قاءم رکھا ہوا تھایہ اوربات کہ چھوٹے قاسمی اس معاملہ کبھی کبھی ڈنڈی بلکہ ڈنڈا مار جاتے ہیں اور بڑے بڑے کمال کے شعر کہہ دیتے ہیں ایک شعر دیکھءے

لگتا ہے بہت دیر رکے گی میرے گھر میں اس رات کی آنکھوں میں شناساءی بہت ہے

دونوں افسانہ نگار اور ڈرامہ نگار بھی ہیں ،مگر یہاں چھوٹے قاسمی بڑے قاسمی میں تھوڑی سی تفاوت موجود ہے چھوٹے قاسمی نے ڈرامے کے میدان میں مزاح کو پسند کیا جب کہ بڑے قاسمی نے بڑی بڑی گھمبیر کہانیاں تحریر کیں۔بڑے قاسمی بھی کالم نگار تھے چھوٹے قاسمی بھی کالم نگار ہیں ، بڑے قاسمی بھی تنقید لکھتے تھے چھوٹے قاسمی بھی تنقید نگار ہیں ،بڑے قاسمی ’’فنون جیسے معتبر ’’ادبی جریدے کے مدیر اعلیٰ تھے چھوٹے قاسمی بھی ’’معاصر جیسا اہم ادبی میگزین نکالتے ہیں بڑے قاسمی کا تعلق بھی ایک مذہبی گھرانے سے تھا چھوٹے قاسمی بھی ایک مذہبی شخصیت کی اولاد ہیں،دونوں ذہنی طور پر ترقی پسند ہیں مگر دونوں کے بڑی بڑی خوبصورت نعتیں لکھی ہیں۔ہاں بڑے قاسمی جیل ویل بھی چلے جاتے تھے مگر چھوٹے قاسمی کو یہ پسند نہیںاگر چہ سچ لکھنے کا انہیں بھی بڑا شوق ہے ۔

مہمانان خصوصی کے طور پر دو شخصیتوں کے نام تھے ایک جنگ لندن کے ایڈیٹر ظہور نیازی اور دوسرے ساقی فاروقی ،ظہور نیازی صاحب نے توکسی بہت اہم مصروفیت کی وجہ دودن پہلے معذرت کر لی تھی مگر ساقی فاروقی کا تقریب میں آخر تک انتظار ہوتا رہالیکن میاں شہباز شریف کی آمد کے بعد وہاں کسی کو یہ یاد نہیں رہا تھاکہ راستہ بھولے ہوءے ساقی فاروقی کوکسی نے ٹیوپ اسٹیشن سے ڈھونڈھ کر لانا ہے یا نہیں۔ویسے میں ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ اگر ساقی فاروقی کہیں پہنچنا چاہیں تو راستے ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

احمد ندیم قاسمی کو منظوم خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں اعجاز احمد اعجاز،یاسمین حبیب اور راقم الحروف شامل تھے قیصر تمکین ، حیدر طبا طباءی ور عطالحق قاسمی نے ان کے فن شخصیت کے حوالے سے مضامین پڑھے ،اس کے بعد دوسری نشست محفل مشاعرہ پر مشتمل تھی جس میں پا کستان سے آءے ہوءے شعراءے کرام میں صابر ظفر ، انعام الحق جاوید اور عزیر احمد عزیر شامل تھے ، فرانس سے سید اسد رضوی آءے ہوءے تھے انہوں نے بہت ہی خوبصورت غزلیں سناءیں ۔برطانیہ کے شعراءے کرام میںیاسمین حبیب ، ڈاکٹر عبدالغفار عزم اعجاز احمد اعجاز ،احسان شاہد ،ناظر فاروقی ، غالب ماجدی، رحمت کرنی اور صلاح الدین عاقف شامل تھے ڈاکٹر انعام الحق جاوید کی مزاحیہ شاعری سے سامعین بہت زیادہ لطف اندوز ہوءے صابر ظفر کو بھی بہت پسند کیا گیا ان کے چند اشعار

دریچہ بے صدا کوءی نہیں ہے اگرچہ بولتا کوءی نہیں ہے

ہمارا عشق ظفر رہ گیا دھرے کا دھرا کرایہ دار اچانک مکان چھوڑ گیا

میں زینہ زینہ جسے لے گیا بلندی پر وہ میرے ساتھ نہ تھا سیڑھیاں اترتے ہوءے

یہ تیرے ہاتھ بہت نرم بھی ہیں گرم بھی ہیں انہیں ملایا نی کر بدحوااس لوگوں سے

یاسمین حبیب کی شاعری بھی پسند کی گءی ان کے چنداشعار

زندگی کی داستاں لکھتے ہوءے ہم نے اپنے ہاتھ کالے کر لءے

ایک مرصع نگارخانے میں آنکھ بے منظری سے گزری ہے

ایک سایہ سا پھڑ پھڑاتا ہے کوءی شے روشنی سے گزری ہے

آخر میں میاں شہباز شریف نے بڑے ہی خوبصورت انداز میں اظہار خیال کیا اور عطالحق قاسمی کی اس غزل

خوشبوءوں کا اک نگر آباد ہو نا چاہءے اس نظامِ زر کو اب برباد ہونا چاہءے

کو موضوع بنایا اور اس کے حوالے پاکستان میں ایک نءے نظام کی اہمیت و ضرورت پر زور دیا جس میں غریب اور امیر درمیان بڑھتے ہوءے تفاوت کو کم کرنا بنیادی بات تھی۔ان کی گفتگو میں سب سے حیرت انگیز بات یہ تھی کہ انہیں عطالحق قاسمی کی پوری غزل یاد تھی یہ شعر تو انہوں نے دو مرتبہ سنایا

ظلم بچے جن رہا ہے کوچہ و بازار میں عدل کو بھی صاحب اولاد ہو نا چاہءے

ان کے بعد پاکستان ویلفیءر ایسوسی ایشن کے چیءرمین عطاالرحمن نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اورر تقریب کے اختتام کا اعلان کیامیں اس خوبصورت اور یاد گار تقریب کے انعقاد پر احسان شاہد اور ان کے ساتھیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔

016 — دیوار پر دستک — خالد مسعود اور انعام الحق جاوید

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-016 | ↑ فہرست

دیوار پر دستک

خالد انعام الحق مسعود جاوید

میرے اردگرد ناموں کا جو ہجوم ہے اس میں خالد مسعود اور انعام الحق جاویدکے ناموں کی حیثیت ہمیشہ عجیب و غریب رہی ہے ۔یہ کبھی مجھے بہت اچھے لگے ہیںان کی خطاءوں پر بھی پیار آنے لگتا ہے اور کبھی زہر لگنے لگتے ہیں ۔میں نے اس سلسلے میں اپنے ذہن کو بہت ٹٹولنے کی کوشش کی مگر کوءی ایسی شے نہیں ملی جواس محبت اور نفرت کی جذباتی آمیزش پر روشنی ڈال سکتی ۔جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے آج سے کوءی تقریباً اٹھارہ بیس سال پہلے ملتان کے جس مشاعرہ میں خالد مسعود سے میری ملاقا ت ہوءی تھی اسی میں ہم دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا تھا۔۔ خاصا بڑا جھگڑا۔۔اوراس کی وجہ صرف صرف میرا کھردرا پن اور خالد مسعود کا کھراپن تھا۔رفتہ رفتہ وہی جھگڑا محبت میں بدلتا گیایوں اپنی دوستی کی طوالت دو دھاءیوں تک پھیل گءی ۔نظریاتی اعتبار سے بھی ہم دونوں ایک دوسرے سے کچھ اتنے دور نہیں وہ جماعتِ اسلامی میں ترقی پسندوں کا سرغنہ ہے اور میں ترقی پسندوں میں اسلام پسندوں کا نماءندہ ہوں۔شاعری کی دنیا میں بھی اس کے اور میرے سمندراپنے اپنے ہیں وہ بحر متدارک کے پانیوںسے طنز و مزاح کے موتی نکالتا رہتا ہے اور میںبحر منسرح مثمن مطوی میں ڈوبتا اور ابھرتا رہتا ہوں۔

انعام الحق جاویدسے شاید میری پہلی ملاقات میں ہوءی تھی جب انہوں نے مجھے میانوالی سے اسلام آبادمیں بلایا تھا۔یہ دراصل حکومت پاکستان نے ملک بھر سے سال سے کم عمر کے نوجوا ن شاعروں میں شاعری کا مقابلہ کرایا تھا۔اس میں مجھے دوسرے انعام دیا گیا تھا جس کامجھے ابھی تک دکھ ہے۔مگر اس میں انعام الحق جاوید کا توکوءی قصور نہیں ہوسکتاوہ تو منتظم تھے جج صاحبان تو احمد ندیم قاسمی اور منیر نیازی تھے۔ہاں البتہ اس بات کی مجھے آج بھی خوشی ہے کہ وہ انعام میں نے اس وقت کی وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے ہاتھ سے لیا تھا۔خیر پھرانعام الحق جاوید سے دوستی بڑھتی چلی گءی اس کی ایک اہم وجہ ہم دونوں کے درمیان ایک قدرمشترک بلکہ شخص مشترک بھی تھا اس کا نام عطاالحق قاسمی ہے اور دونوں طرف فیض کی نظم ’’رقیب سے ‘‘ والی کیفیت ہے

تو نے دیکھی ہے وہ پیشانی وہ رخسار وہ ہونٹ زندگی جس کے تصور میں لٹا دی ہم نے

تجھ پہ اٹھی ہیں وہ کھوءی ہوءی ساحر آنکھیں تتجھ کو معلوم ہے کیوں ہے گنوا دی ہم نے

انعام سے دوسری ملاقات اس وقت ہوءی جب اسے ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملی اور اس کے اعزاز میں عطاالحق قاسمی نے لاہور میں ایک بڑی تقریب کا اہتمام کیا ۔عطا نے انعام کے متعلق اس تقریب میں جو مضمون پڑھا تھا اس کا عنوان تھا ’’ادب کا جن ‘‘اور میں نے سوچا تھا کہ چلو اس ’’جن ‘‘ کو بھی اپنے دل کی بوتل میں قید کر تے ہیں مگریہ جن بڑا مشکل جن ہے۔ باربار بوتل سے نکل جاتا ہے اور میں بار بار اسے دل کی بوتل میں ڈال کربوتل پرکارک لگانے کی کوشش کرتا رہتا ہوں ۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ کبھی کبھی یہ دونو ں مجھے اچھے کیوں نہیں لگتےتو سچ یہ ہے کہ میری طرح ان کی بھی کچھ مجبوریاں ہیں۔ان مجبوریوں کاذکر پھر کبھی کریں گے کیونکہ ایک اورسوال میرے ذہن کوچُبھنے لگا ہے کہ میں ان دونوں کا ایک ساتھ کیوں ذکر کر رہا ہوں ۔ان دونوں مےں کونسا اشتراک ہے۔ بظا ہر مزاحیہ شاعری کے سواآپس میں کوءی تعلق نظر نہیں آتابلکہ بعد المشرقین ہے۔ اسی بات سے اندازہ لگا لیجءے کہ خالد کی بچپن سے داڑھی ہے یعنی سچی داڑھی اور انعام صدیوں سے شیو کرتا ہے ۔مگر میرے ذہن کے کباڑ خانے میں یہ دونوں کیسے اکٹھے ہوگءے ۔کیوں کبھی کبھی میری زبان پر دونوں کا نام آپس میں ’’ہک مک ‘‘ ہو جاتا ہے۔ میں نے ایک مرتبہ ان دونوں کا ذکر کرتے ہوءے یوں ان کانام لیا خالد انعام الحق مسعود جاویدتومیرے کسی’ دوست‘ نے کہا کہ کچھ خیال کریہ کسی کو کسی کاچہرہ اور کسی کو کسی کے بازو لگاءے جا رہا ہے ۔دونوں اچھے بھلے علیحدہ علیحدہ آدمی ہیں۔

تھوڑی سی گفتگو ان کی شاعری کے بارے میں بھی کرتا چلوں ۔اس وقت مزاحیہ شاعری میں ان دونوںکا طوطی بولتا ہے بلکہ بولتی ہے (طوطی جیسے مونث مزاج لفظ کو نجانے اہل زبان نے کیوں مذکر قراردے دیا ہے )۔اگرچہ میںمزاحیہ شاعری مےں اطہر شاہ خان اور عنایت علی خان کا بھی بہت مداح ہوںمگرمیرے خیال میں انور مسعود کے بعد لمحہ ء موجود کے سب سے اچھے مزاحیہ شاعر یہی دونوںہیں ۔انہیں شعر بنانے کا ہنر بھی آتا ہے اور اِن مےں شعرسنانے کا ڈھنگ بھی کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔انعام مزاحیہ شاعری کے علاوہ سنجیدہ شاعری بھی کرتے ہےں اوراس میں بھی ان کا ایک مقام ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے شعبے کے سربراہ ہےں۔ پنجابی زبان میں انہوںنے بہت کام کیا ہے تنقید اور تحقیق کا کام بھی کیا ہے اور شاعری بھی کی ہے ان کی ایک مزاحیہ غزل کے دو شعر جو مجھے یاد ہیں

جس شخص کی اوپر کی کماءی نہیں ہوتی سوساءٹی اس کی کبھی ہاءی نہیں ہوتی

کرتا ہے اُسی روز وہ شاپنگ کاتقاضا جس روز مری جیب میں پاءی نہےں ہوتی

انعام کا ایک اور قطعہ یاد آرہا ہے شاید عنوان تھا ’’گھریلو ملازم‘‘

میڈم کی ڈانٹ سن کے ملازم پکار اٹھا ہر چند سنگ ریزہ ہوں گو ہر نہیں ہوں میں

لیکن کلام کیجءے مجھ سے ادب کے ساتھ نوکر ہوں کوءی آپ کا شوہر نہیں ہوں میں

خالد مسعود خالصاً مزاحیہ شاعر ہے اور کالم نےوےسی بھی اس کی زد میں آءی ہوءی ہے دونوں مقامات پر اس نے بڑی چابک دستی کے ساتھ اپنے آپ کو طلوع کیا ہے۔ویسے وہ جتنا اچھا مزاح لکھتا ہے اپنی زندگی میں اتنا ہی سنجیدہ آدمی ہے ۔ اس کے چندشعر۔

حاکم ِ شہر نے وقت کے مجنوں کو یہ نوٹس دِتا تُو نے آءندہ جھگا پھاڑا مارا جاءے گا

ایک پیءو نے اپنے کنوارے پترکو سمجھایا جس دن بھی تُو بنیا لاڑا مارا جاءے گا

اس کا رشہ نہ ہونے کا باعث اس کا ابا تھا سب حریان تھے اس نے ایسا ابا کہاں سے لبھاتھا

سمجھ نہیں آتی بتی دھاریں وہ کس سے بخشواءے اس کی ماں تو فیڈر تھی اور سوکھے دودھ کا ڈبا تھا

یہ دونوں شاعر ہر سال برطانیہ بلاءے جاتے ہیں بلکہ کءی مرتبہ تو ایک سال میں دوبار بھی آجاتے ہیں۔یہ ان کی شاعری کی مقبولیت کا کمال ہے وگرنہ زیادہ ترتو یہاں شعراءے کرام اپنے ٹکٹ پر آتے ہیں اور پھر شہر شہر بغل میںبیاض رکھ کرگھومتے ہیں اور آوازے لگاتے پھرتے ہیں چھابڑی والوں کی طرح سے۔مگر شاید چھابڑی والے ان سے زیادہ کما کر لے جاتے ہیں ۔ گذشتہ را ت صابر ظفر ہم سے مِلنے ہمارے گھر تشرےف لاءے تو ان سے اِس موضوع پر بھی بات ہوءی ۔وہ دراصل اپنے کسی کام کے سلسلے میں برطانیہ آءے ہوءے ہےں جہاں انہیں ادبی تنظمیوں نے گھیر لیا ہے تو وہ اس بات پر کچھ حیران سے ہےں۔ میں نے انہیںکہا کہ آپ تو بہت اچھے شاعر ہیں آپ کےوں حےران ہو رہے ہےں حےرانگی تو یہاں آنے والے دو نمبر کے شاعروں تک کو نہےں کہ اُن کی پذےراءی کی بھی کوءی وجہ ہوسکتی ہے ۔ ان دونوں ایک اور بڑے اہم اور بزرگ شاعر بھی برطانیہ آءے ہوءے ہیں ان کا نام ریاض مجید ہے ۔ان کے ایک ازبر ہوجانے والے شعر کے ساتھ آءندہ کالم تک اجازت چاہتا ہوں۔

وقت خوش خوش کاٹنے کا مشورہ دیتے ہوءے رو پڑا خود آپ مجھ کو حوصلہ دیتے ہوءے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ھگا

ا ما

و حو

017 — مستقبل کے استعفے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-017 | ↑ فہرست

مستقبل کے استعفے

سابق برطانوی وزیر خارجہ رابن کک بڑبڑایا مجھے تو سگریٹ کی راکھ کے گرنے کی آواز بھی سناءی دیتی ہے تم کہتے ہوبرطانیہ عراق سے بہت دور ہے سومجھے گرتے ہوءے بموں کی آوازنہیں سناءی دے گی ۔۔ نہیں نہیں ۔۔میں مرتے ہوءے معصوم بچوں کی ڈوبتی ہوءی چیخیںاور ہارتی ہوءی کراہیں نہیں سن سکتا۔ مےں انسانی جسموں کے اُڑتے ہوءے لوتھڑے اپنی پلکوں میں نہیں پرو سکتا ۔ ۔ نہیں نہیں۔۔ ماءی ڈءیر پراءم منسٹر ۔۔مےرے دِل مےںساری عزتیں اور سارے احترام تمہارے لءے ہےں مگرمیں اِس سفر میں تمہاراہم رکاب نہیں ہوسکتا ، بہتر یہی ہے کہ میری وزارت کا قلمدان کسی اور میز پر رکھ دو۔

کلیءر شارٹ کی آنکھیں سوج گءیں ۔وہ دو مءی سے اِنٹرنےشنل ڈےوےلپمنٹ کےلءے سےکرےٹری آف سٹےٹ کے عہدے پر فاءز تھی۔ حقوقِ انسانی کی علمبردار اس عورت سے یہ برداشت نہیں ہورہا تھاکہ صرف تیل کے چند سوداگروں کی ایما پر تیل کی تلاش میں لہو کے سمندر کا سفر کیا جاءے،وہ بہت چیخی ،بہت روءی ،اس نے ٹیلی ویژن کو اپنی آنکھیں بنا لیا اور اخبار کو اپنا لباس ۔ پھر ےوں ہوا کہ اُس کی آنکھوں میں مجبوریوں کی سِلاءےاں پھےر دی گءیںاور اس کے لباس میں خاردار پیوند لگا دءیے گءے اور اس کے دفتر کی میز پر ماےوسی فاءل در فاءل پھیلتی چلی گءی تو مءی کے روز اس نے پاءوں کی ٹھوکر سے وزارت کی کرسی کو ایک طرف کیااور ہمےشہ کےلءے اپنے ڈراءےنگ روم کے صوفے پرآ کر بیٹھ گءی۔

ایک تو ےہ کہ سابق برطانوی وزیر داخلہ ڈیوڈ بلیکنٹ کی آنکھیںبچپن سے دیکھ نہیں سکتیںاُس پر طرفہ تماشا ےہ کہ اسے محبت کی روشنی نے کچھ اوربھی چندھےا دیا تھا۔مگر بصارت و بصیرت کی اندھی ساعتوں میں اس نے صرف ےہی تو کےا تھا کہ اپنی محبوبہ کے بچوں کی ’’نینی‘‘کے ویزے کی رفتار ذراسی تیز کروادی تھی۔وہ کام جومہینوں میں ہونا تھا ہفتوں مےں ہو گیا۔۔ ذرا سی بات تھی جِس پراس قدر شور اٹھا کہ ہوم آفس کی کنکریٹ سے بنی ہوءی دیواروں میں شگاف پڑنے لگے۔عمارت ہلتی محسوس ہوءی تواس نے اپنی وزارت کے دفتر کی چابی اپنے آنکھوں والے دوست ٹونی بلیءر کو لوٹا دی اوراپنے کتے کی ڈوری تھام کر اپنے شہرشیفلیڈ آگیاجس کے کسی کونے میں چھُپ کر اس نے اپنی محبت کا سوگ منانا تھا۔

سابق برطانوی ہوم سکریٹری چارلس کلارک نے اپنی نیندیںاپنے دفتر کی میز پر سجادی تھیںاوراپنے خواب دےواروں پرجگہ جگہ فریم کرا کے لگوا دءیے تھے۔ اس کا بھاری بھرکم بدن بھاگتی ہوءی برطانوی وزارت داخلہ کے ساتھ پوری تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتا رہااس کی آنکھیں سرحدوں پرلگاءی گءی کانٹے دار تاروںپرگھومتی ہوءی لاءٹ کے ہمراہ برطانےہ کے اندر آتے اور ےہاں سے باہر جاتے لوگوں کو دیکھتی رہیں۔ آنکھےں تو آخر آنکھےں ہی ہےں پلکےں تو جھپکتی ہی ہےں ، بس اِسی پلک جھپکنے مےں کچھ سزایافتہ مجرموں نے اپنی رہاءی کے بعد قانونی پیچےدگیوں کا فاءدہ اُٹھاتے ہوءے اپنے آپ کوبرطانےہ کی گلےوں مےںبےس سے تےس مےل فی گھنٹہ کی رفتار سے فراٹے بھرتی ہوءی زندگی مےں چھپا لےا۔ ملک بدری کہاں ممکن تھی ۔ مجرم کون تھا اور سزا کِسے دی گءی۔۔ ہوم آفس کی اس ذرا سی کوتاہی پرہر برطانوی چالس کلارک سے استعفیٰ طلب کر چکا تھا۔ٹونی بلیءرخود بھی تو اےک برطانوی شہری تھا آخر کہاں تک صبر سے کام لےتا۔ اُس نے چارلس کلارک کی میز کا قلمدان ا ُٹھا کرکسی اور کے سپرد کر دےا۔

سابق برطانوی وزیر تجارت پیٹرمینڈلسن کا شمارٹونی بلیءر کے بہت قریبی دوستوںہوتا ہے ۔ وہی تو تھا کہ جس نے لیبر پارٹی کی سوءی ہوءی آنکھوں مےںنیو لیبر کی حکمرانی کاخواب بھر دےاتھا۔ وہ خواب جِس کے گھر گھر بِک جانے سے ٹونی بلیءر کو رہاءِش کے لءے ڈاءوننگ سٹریٹ کا مکان مِل تھا۔ آخر پیٹر مینڈلسن کو بھی تو اپنی رہاءِش کےلءے اےک مکان کی ضرورت تھی ۔اُسے بھی مکان تو خریدناہی تھا۔ایسا مکان جِس میں آسودگی کے بیڈ روم ہوں، جس کے لاءونج مےںزندگی کی رعناءیاں سجی ہوءی ہوں اور جو ہاءوس آف کامنز کے قرےب بھی ہو۔ اب ممبر آف پارلےمنٹ کو اتنی تنخواہ کہاں مِلتی ہے کہ اپنے خوابوں کی تعبےر خرےد سکے۔ بس اُس نے بھی وہی کےا جو اےسے حالات مےں عام آدمی کرتا ہے ۔ اُدھار مانگ لےا۔ اب اُدھار مانگ لےنا کوءی جُرم تو نہےں ہے اور ےہ بھی ہر شخص کی خوہِش ہوتی ہے کہ کم سے کم ےہاں تک کہ نہ ہونے کے برابر سود پر بنک اُسے اُدھار کی رقم دے دے۔پےٹر اےک وزےر تھا اُس کے ایک ملین ایءر ایم پی نے بخوشی اُس کی مدد کر دی ،بغیر سود کے ادھاردے دےا۔ منظر کے پسِ منظر مےں احسان مندی کے درختوں اور اُن پر حسبِ خواہِش ثمرآجانے کے باعث وزےرروں کو مِلنے والا سود کے بغےر ادھار بحث طلب ہوتاہے ۔۔۔ اتنی تشہیرہوءی کہ پیٹر مینڈلسن کو اپنے مکان کے عوض اپنی وزارت سے ہاتھ دھونے پڑے ۔

دوست آخر دوست ہوتا ہے۔ ٹونی بلےءر نے بھی حقِ دوستی ادا کرتے ہوءے پےٹر کواگلے سال پھر ایک اور وزارت سے نواز دیا۔ ابھی سال ڈیڑھ ہی گزرا تھا کہ نرم مزاج اور رحم دِل پےٹر نے برطانوی شہرےت کے کےس مےں کسی کاروباری شخصےت کے لءے ہوم آفِس کوسفارشی ٹیلی فون کر دیا۔ اِتفاق کی بات تھی کہ وہ کاروباری شخصےت ہندوجا جےسے کروڑ پتی کنبے کی تھی جنہوں نے پیٹر ہی کے پراجیکٹ مےلےنےءم ڈوم کے ’فےتھ زون‘ مےں کثےر کفالت کی ذمہ داری بھی اُٹھا رکھی تھی۔ اب بھلا پےٹر کو کےا معلوم تھا کہ اُس کے ذرا سے فون کو اِتنا بڑا جرم سمجھا جاءے گا کہ جِس کے لءے خود اُس کا دوست ہی اُسے ملازمت سے فارغ کر دے گا۔۔۔ سب مقدر کا کھےل ہے ۔ کےا کرسکتا ہے کوءی۔

دور کےوں جاءےں ابھی کل ہی کی بات ہے کہ ٹوری پارٹی کے اےک اےم پی اور ہاءوس آف لارڈز کے بےرن جےفری آرچر جو بذاتِ خود اےک مشہورِ زمانہ ناول نگار بھی ہےں اور جو مےں لندن کے مےءر کےلءے اےک اُمےدوار کی حےثےت سے نامزد بھی ہوءے تھے اُن سے اےک عہد شِکنی کا جرم سرزد ہوگےا، جِس کی پاداش مےںوہ قےد خانے مےں راتےں گزارنے کے اےک طوےل تجربے سے گُزرے؛ ےہ اور بات ہے کہ اِس عرصے کو اُنہوں نے اپنے تخلیقی عمل میں ڈھال دیااور دنےا کو ایک اور سپر ہٹ ناول مل گیا۔۔۔۔۔۔سوچتا ہوں کہ پاکستان مےں کِتنی سزاءےں اورکتنے استعفے واجب الاداہےں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گمشدگیوں کا سراغ

کی ایک توپوں کے گولوں سے کھڑکیوں کی طرح بجتی ہوءی صبح تھی جب بی بی سی نے کہا تھا بھارتی فوجیں لاہور میں داخل ہو گءی ہیں،اور پاکستانیوں کی پُر اعتبار سماعتیں بے اعتباری کی دراڑوںسے بھر گءی تھیں۔دراڑوں کے زخم بھر جانے کےلءے اکتالیس سال بہت ہوتے ہیںمگر زخموں کے داغ تو سروں کے ساتھ جایا کرتے ہیںسو گذشتہ روز بی بی سی سے کچھ ایسی خبریں میری آنکھوں مےں اُتریں کہ وہی زخم پھر سے ہرے ہو گءے۔میں نے سوچا۔۔بہت سوچا۔۔اِن خبروں میں کچھ تو سچاءی ہوگی،ذراءع ابلاغ کا اتنا بڑا ادارہ اتنی دیدہ دلیری سے اتنے جھوٹ کیسے وقت کے ڈاٹ کام پر رقم کر سکتا ہے ،اور اگر بی بی سی ڈاٹ کو ڈاٹ یوکے کے ہونٹوں سے غلط بیانی کے چشمے پھوٹ رہے ہیں تو ابھی تک ان کی تردید میںکسی فوجی چرچ کی گھنٹیاں کیوں نہیں بجیں، ابھی تک ابلاغ کی پریڈ میں سچ کے بینڈ کیوں نہیں بجے۔

بی بی سی کے مطابق پچھلے پچاس سالوں میں ہزاروں افراد کو پاکستان کی سرکاری ایجنسیوں نے اغوا کیا اورپھر ان کا کوءی سراغ نہیں ملا،پرویزمشرف کی حکومت کے پچھلے چند سالوں میں ایسے گمشدہ لوگوں کی تعداد چار ہزار ہے جسے خود وفاقی وزیر داخلہ کبھی تسلیم کرتے ہےںاور کبھی اِس کی تردید کر دیتے ہیں۔ کوءٹہ ، کراچی اور حیدر آبادکے پریس کلبوں کے باہر اکثر مرد ،عورتیں اور بچے ایسے سینکڑوںگمشدہ سیاسی کارکنوں کی تصاویر اٹھاءے کھڑے دکھاءی دیتے ہیں ۔بے نظیر اور نواز شریف کی دونوں حکومتوں میں مخالف سیاسی کارکنوں کا یہ علاج نکالا ہوا تھاکہ پہلے وہ لا پتہ ہوتے اور پھر ان کی تشّدد یا گولیوں سے چھلنی لاشیںکبھی ایدھی سنٹروالوں کو ملتیں تو کبھی بوریوں میں بند۔کیا بی بی سی والے ایسا خوفناک الزام لگانے پہلے بے نظیر بھٹو سے یہ نہیں پوچھ سکتے تھے کہ نواز شریف کے دور میں اُن کے کتنے گولیوں سے چھلنی لوگوں کی لاشیں ایدھی سنٹر والوں نے اٹھاءیں اور نواز شریف سے یہ نہیں پوچھ سکتے تھے کہ بے نظیر کے دور میں اُنکے کتنے لوگوں کی لاشیں بوریوں میں بند ملیں۔میاں نواز شریف اور محترمہ بے نظیر بھٹو دونوں لندن میں موجود ہیں صرف ایک لوکل کال کی ضرورت تھی ۔ بی بی سی نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ فوجی آپریشنز میںایم کیو ایم کے کوءی دوسو کے قریب کارکن گم ہوءے جن کے بارے میں آج تک معلوم نہیںہوسکا۔۔۔ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین بھی لندن میں رہتے ہیں اِس بات کی تصدےق اُن سے بھی کی جاسکتی تھی۔بی بی سی نے کچھ گمشدہ افراد کے فوٹو گراف بھی جاری کءے ہیںاور ان کی تفصیل بھی کہ سرکاری ایجنسیوں نے انہیں کیسے اغوا کیا۔ان افراد میں زیادہ تر کا تعلق بلوچستان سے ہے ۔

ایسا لگتا ہے پچھلے کچھ عرصہ سے بلوچستان کے پہاڑوںمیں دہشت گردی کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے ، اس کا ہدایت نامہ سمندروں کے اُس طرف سے آتی ہوءی ہواکی الیکٹرانک لہروں پر لکھا ہوا تھا۔امریکہ اور مغربی حکومتوں کی پالیسےوں کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کی جنگ میں مغربی میڈیاکسی حد تک پاکستان کو اپنا شریک کار سمجھتا ہے لیکن اگر کہیں پاکستان کے خلاف کوءی دہشت گردی کی کارواءی دکھاءی دے تواپنی آنکھوں پر ےوں نقاب گِرالےتا ہے کہ جےسے طالبان کے دورمیںافغان نسوانی چہروں کےلءے سختی کے ساتھ پردہ واجب تھا۔ بلکہ اس دہشت گردی کےلءے اپنی غیر محسوس حمایت کے چراغ بھی جلانے لگتاہے۔بلو چستان میں ہونے والی دہشت گردی سے پہلے تو بی بی سی کو کبھی یاد نہیں آیا تھا کہ میں بلوچ رہنماعطااللہ مینگل کے بیٹے اسداللہ مینگل کو ریاستی ایجنسیاں اٹھا کر لے گءی تھیں جس کا آج تک کوءی سراغ نہیں ملا۔آج سے پہلے تو بی بی سی کی آنکھوں نے یہ ڈراونا خواب نہیں دیکھا تھا کہ بلوچستان میں کے فوجی آپریشنوں میںگم کءے جانے والے قوم پرستوں کا کوءی شمار نہیں۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ بی بی سی اب کیوں اس دہشت گردی کی کارواءیوںکو ’’بلوچ قوم پرستی کی تحریک ‘‘ قرار دے رہی ہے ۔اسے یہ کہنے کی اب ضرورت کیوں محسوس ہوءی کہ ’اس وقت بلوچستان میں جاری بلوچ قوم پرستی کی تحریک اور اس سے جڑی ہوءی عسکری کارواءیاں پاکستان کی تحریک میں اس قسم کی چوتھی تحریک ہے ۔بلوچ قوم پرستی پر مبنی شدت پسند تحریکیں قیام پاکستان سے لے کر اب تک ہر دور میں کبھی نرم تو کبھی گرم چلتی رہی ہیں‘حتیٰ کہ بی بی سی نے دبے لفظوں میں اسے بلوچستان کی آزادی کی تحریک بھی کہا ہے ۔کشمیرکی آزادی کے مجاہدین تو بی بی سی کوا بھی تک دہشت گرد نظر آتے ہیں، بھارتی فوجیوں کے تشّدد یا گولیوں سے چھلنی ہوءی کشمیریوں کی لاشیںدیکھ کر بی بی سی والے اپنی آنکھوں پر نجانے کونسے رنگ کی عینک چڑھا لیتے ہیںکہ سچاءی کامنظر ہی بدل جاتا ہے ۔وہاں کی فوجی ایجنسیوں کے اغوا کردہ کشمیریوں کی فہرستیں تو بی بی سی نے کبھی نہیں بناءیں۔یہاں بی بی سی کو یہ بھی یاد آرہا ہے کہ راولپنڈی کی انصاری فیملی کو آءی ایس آءی نے ’’قومی سلامتی‘‘کی وجہ سے اغوا کیا تھاپھر کءی سال تک ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا تھامگر کشمیر میں ’’را‘‘کی کارواءیوں کے بارے میں اس کی لاعلمی حےرت انگےز ہے۔اور تو اور اُسے توپاکستان کا ایف آءی یو (فیڈرل انٹیلی جنس یونٹ) بھی یاد آگیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق اس یونٹ نے اوٹھو قبیلے کے ایک خاندان کو ڈیڑھ سال تک کراچی لے جا کر غاءب رکھا ۔ ان میں عورتیں اور شیر خوار بچے بھی شامل تھے مگر کشمیر ی عورتوں کی عصمت دری کے مناظر اسے کبھی دکھاءی نہیں دءیے۔میرے دماغ میں گھنٹیاں بج رہی ہیں۔۔۔شاید ہاتھیوں والوں نے اپنا کھیل شروع کر دیا ہے اور ابابلیں بار بار نہیں آیا کرتیں۔۔۔۔۔

کچھ ہونے والا ہے

یہ تو خیر طے شدہ بات ہے کہ اُس طرف سے خیر کی خبر کبھی نہیں آءی لیکن گذشتہ کچھ دنوں سے پاکستان سے آنے والی خبریںاور زیادہ دل دہلانے والی ہیں ۔وہاں پھر کچھ ہونے والا ہے ،کوءی طوفان ، کوءی خوفناک حادثہ، کوءی ہولناک واقعہ،کوءی کرب کی دوزخ سے نکلی ہوءی تاریخ بدلنے کی ساعت،کوءی ٹوٹتی زمین کی دہشت خیز آواز،کوءی ساکت ہوتی زندگی ، کوءی ٹےلی وژن کی سکرےن پر چہرے بدلتی ہوءی رات، کوءی اجتماعی سماعت شکن دھماکہ۔۔۔کچھ ہونے والا ہے۔ مےں اےک تےز رفتار رےل گاڑی کو اےک اےسی سرنگ سے گزرتے ہوءے دےکھ رہا ہوں جِس کا دوسرا دہانہ بناےاہی نہےںگےا

کچھ ہونے والا ہے ۔۔۔۔میں دیکھ رہا ہوں کہ کھونٹے پر بندھے ہوءے جانوراپنی ریساںتوڑ کر بھاگنے کی کوشِش مےں ہانپ رہے ہےں ، گھونسلوں سے پرندوں نکل آءے ہیں اور اپنی اپنی بولےوں مےں شور مچا رہے ہیں۔افراتفری کا عالم ہے ، زمےن کے پرت اُلٹ جانے کا اِمکان پےدا ہورہا ہے،پہاڑ روءی کے گالوں کی طرح اُڑ نے پر پر تول رہے ہےں۔ فضاء مےں اےک بے رونق سُرمءی اور سُرخ بُجھا بُجھا رنگ پھےلتا جارہا ہے۔ درخت اپنی بہاروں سے ہاتھ دھو بےٹھے ہےں ، سوکھی ٹہنےاں اپنے استخوانی وجودلءے ساکت و جامداپنی پور پور خشک پتھراءی آنکھوں مےں دہشت بھر کر آسمان کی طرف اُٹھی ہوءی ہےں، کانٹوں کی باڑےں اپنے قرےب کی ہر شے سے لپٹتی جارہی ہےں۔ تےز و تند زہرےلی آندھےاں ہر چےز کو جڑ سے اُکھاڑ کر بگولوں کے چکر مےں جکڑنے کے موقع کی تلاش مےں ہےں۔کےا قہقہے تارےخ مےں بدل جاءےں گے،زبانےں پتھر کی ہوجاءےں گی ، آنکھےں پھےل کر باہر اُبل آءےں گی ،زندگی کی رمق موت کی زردی مےں بدل جاءے گی ۔ ۔۔ مجھے اےسا کےوں محسوس ہورہا ہے کہ کچھ ہونے والا ہے۔۔۔ممکن ہے کہ جو کچھ مےں سوچ رہا ہوں ، دےکھ رہا ہوں وےسا نہ ہو۔۔۔ کچھ اور ہو مگر ےہ مصدقہ ہے کہ کچھ ہونے والا ہے ۔۔۔

سیاست کی جنگ گاہ میںاپوزےشن متحد ہوچکی ہے۔ پاکستان کے دو سابقہ وزراءے اعظم اےک ہی مورچہ مےں جمع ہوگءے ہےںاور اُن کی توپوں کا رُخ بھی اےک ہی فصےل کی جانب ہے ۔وہ فصےل جِس کے ہر بُرج اور ہر منارے پرلشکری اےستادہ ہےں۔مورچے مےں توپوں کے گولے اُٹھانے والی سپاہ کی بھی کوءی کمی نہےں۔ تےرہ اوراپنے اپنے خوابوں کے وزےرِ اعظم بھی وہاں موجود ہےں ےعنی باقی تےرہ سےاسی جماعتوں کے سربراہ ۔ خبر ےہ بھی گرم ہے کہ مجلسِ عمل کی فوج کے چونسٹھ کمانداروں نے تحرےکِ عدمِ اعتماد کے حملے مےںغےبی کمک کے طور پر ساتھ دےنے کاوعدہ بھی کر رکھا ہے۔اورقاضی حسےن احمد کی عقابی آنکھےں صورتِ حال کو بھانپنے مےں اپنا کوءی ثانی نہےں رکھتےں ۔ اور مولانا فضل الرحمن پہلے بھی محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشیر وزیر رہ چکے ہیں ۔۔موقع دےکھ کر اگر انہوں نے خود اِس اتحاد مےں شمولےت کا فےصلہ کرلےا توحاکمِ شہرکےلءے ضروری ہو جاءے گا کہ وہ ہر برج ، ہر منارے پر اپنے لشکری تبدےل کرلے۔۔۔۔ لیکن ےہ بھی ےاد رکھءے کہ بازارِ وقت مےں فروخت کےلءے کوءی اور سپاہ موجود نہےں۔ سوخرےدار کے پاس اےک اور مارشل لاء کے زنگ آلودہ اسلحہ کے سِواکوءی اور چارہ نہےں رہ جاءے گا اور میرا ذاتی خیال ہے کہ اب پاکستان کسی اور مارشل لاء کا متحمل نہیں ہو سکتاا س سرنگ کے آخری کنارے پر روشنی کی کرن کا تصور ہی بعےد از اِمکان ہے۔

معیشت کی ستم گاہ میںزندگی کی درد انگےزکراہ طویل سے طویل تر ہوتی جارہی ہے۔ اس کی قبا میںجا بجا بھوک کے پیوند لگے جاتے ہیں ۔مہنگاءی نے اس کا بند بند مضمحل کر دیا ہے ۔ روٹی کی تلاش میں نکلا ہوا بچہ چاند کی گولاءی دیکھ دیکھ کراُکتا چکا ہے۔بھوک اس کا پیٹ کاٹتی جا رہی ہے۔ماں کو ہنڈیا میں پتھر ابالتے ہوءے بہت دیر ہو چکی ہے۔فاقہ زدہ دوشیزہ کو اپنی عصمت کے دام بھی پورے نہیں مل رہے ۔روکھی سوکھی کھا کر رات گزارنے والے سفید پوش صرف پانی پر عمر گزارے جا رہے ہیں ۔ماہانہ پانچ ہزار روپے تنخواہ لینے والاچار بچوں کا باپ خودکشی کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔غربت آخری احتجاج کےلءے سڑکوں پر آنے والی ہے اور خدا نخواستہ اسے کالے بوٹوںتلے روند دیا گیاتو کیا ہوگا۔کچھ ضرور ہوگا کہ کچھ ہونے والا ہے

قومیت کی قربان گاہ پر نثار ہونے کےلءے پختون اور بلوچ ہتھیلیوں پر سروں کو سجاکر گھروں سے نکل آءے ہیں اور انہیںبارود بھری آوازسے لوٹ جانے کا مشورہ دیاجا رہا ہے۔ وزیرستان کی پہاڑیوں کو لہورنگ کرنے کا جو کام کسی کے کہنے پرشروع کیا گیا ہے وہ مکمل ہونے والا ہے ۔ خون پھر خون ہے گرتا ہے تو جم جاتا ہے ۔مگرسروں کی بیچ بونے والے یہ نہیں جانتے کہ وہاں دماغوں کی فصل اگ آءی ہے۔جو بار بار اپنے کاٹنے والوں کو کہہ رہی ہے کہ کچھ ہونے والا ہے ۔

معاشرت میں برادری ازم کا زہر جسے جنرل ضیاء الحق نے بویا تھا اب ایک تناور اور ثمرور درخت بن چکا ہے جس کی زہریلی جڑیں زمیں میں دور دورتک پھیل گءی ہے اور سانپ سانپ شاخوں نے اپنے زہر بھرے پھل ڈاءینگ ٹیبل پرسجادءیے ہیں ۔سو ہر گھر میں منافرت کا رقص جاری ہے یعنی کچھ ہونے والا ہے

علم کی درس گاہ میں نصاب سے روشنی کے وہ تمام ورق نکال لءے گءے ہیںجو سچاءی کی کھوج میں نکلنے والوں کی رگوں میں لہو کی رفتار کو تیز کرتے تھے۔کسی نے یہ نہیں سوچا کہ اس نصاب کو پڑھ کر پروان چڑھنے والی نسلیںاپنی سرحدوں کا دفاع کیسے کریں گی۔شاید پھر نصاب بدلنے والا ہے۔کچھ نءے نصاب لکھنے والے قلم اپنے کان پر رکھ کر حرکت میں آنے والے ہیں ۔کچھ ہونے والا ہے۔ہاںمیں نا امید نہیں ہوں۔۔ مجھے اس پتھراءی ہوءی زندگی میں کس نومولود بچے کے رونے کی آواز سناءی دے رہی ہے۔

د کی

ہ رچ

018 — غالب کی غزل

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-018 | ↑ فہرست

غالب کی غزل

اخبار کا مطالعہ کے دوران مجھے اکثر غالب کے شعر یاد آجاتے ہیں مگر آج ایک عجیب اتفاق ہوا کہ مختلف خبروں کے حوالے سے غالب کی ایک پوری غزل تقریباً تمام مصرعے اخبار پڑھتے ہوءے ذہن میں لہرا اٹھے ۔پتہ نہیں اس میں غالب کا کمال ہے کہ لمحہ لمحہ بدلتی ہوءی پاکستانی سیاسی صورت حال کی کوءی معجز نماءی ہے۔دیکھءے کہ شاعری صدیوں کو کیسے اپنی گرفت میں لے رہی ہے

پہلی خبر یہ نظر سے گزری کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود نواز شریف اپنے غیر ملکی میزبانوں سے کءے گءے وعدوں کا بھرم رکھتے ہوءے پاکستا ن نہیں جارہے اور غالب کا یہ شعر میری زبان پر رواں ہو گیا

ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکن خاک ہوجاءیں گے ہم تم کو خبر ہونے تک

دوسری خبر یہ تھی کہ محترمہ بے نظیر بھٹو اور پرویز مشرف کے درمیان اسی فیصد معاملات طے پا چکے ہیں صرف بیس فیصد معاملات میں ابھی تک اختلاف موجود ہے اورمجھے پھر غالب یاد آگءے

عاشقی صبر طلب اور تمنا بے تاب دل کا کیا رنگ کروں خون ِ جگر ہونے تک

تیسری خبر یہ میرے لءے دلچسپی کا باعث تھی کہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ میں بھی وزارت اعظمی کا امیدوار ہوں ، خبر پڑھتے ہی غالب کی اسی غزل کا شعرذہن میں مچل اٹھا۔

پر توِ خور سے ہے شبنم کو فنا کی تعلیم میں بھی ہوں ایک عنایت کی نظر ہونے تک

شیخ رشید کے ایک بیان کی طرف بھی ذہن نے خصوصی توجہ کہ صدر پرویز آءندہ پانچ سال تک وردی میں صدر رہیں گے اور اس کے بعد بھی۔اور غالب کا شعر ایک نءی معنویت ساتھ میری آنکھوں میں اتر نے لگا

غم ہستی کا اسد کس سے ہو جز مرگ علاج شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک

یاد آیا کہ کسی زمانے میں وطن پاک کو ایک غم جنرل ضیاء کی صورت میں لاحق ہوگیا تھاجز مرگ اس کا بھی کوءی علاج نہیں ہو سکا تھا

پھر یہ خبر پڑھی کہ

آہ کو چاہءے اک عمر اثر ہونے تک

کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک

دام ہر موج میں ہے حلقہ ء صد کام نہنگ

دیکھیں کیا گزرے ہے قطرے پہ گہر ہونے تک

یک نظر بیش نہیں فرصت ہستی غالب

گرمی ء بزم ہے اک رقص شرر ہونے تک

یت ک

019 — این میری شمل

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-019 | ↑ فہرست

این میری شمل

اسے یہ مزار پسند آیا تھااس نے جتنے مزار بھی اس سے پہلے دیکھے تھے یہ ان سے مختلف تھا۔ مزار کے پچھلی طرف ایک وسیع عریض مسجد تھی جس کے فلک بوس مینار بادلوں سے گفتگو کرتے تھے اورگنبدوں کے سنہرے کلس پرواز کرتے ہوءے شاہینوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے تھے۔ مزار کے سامنے سنگ مرمر سے بنی ہوءی بارہ دری تھی اور اس کے پیچھے ایک بہت بڑے قدیم قلعہ کا بڑا دروازہ تھا۔ مزار کے چاروں کونوں میں چھوٹے چھوٹے خوبصورت ساءبان تھے ہر ساءبان کے تلے ایک گوشت پوست کا باوردی سپاہی ایستادہ تھا۔ ہر ایک کے پاس راءفل تھی ۔سنگین چڑھی راءفل۔۔۔اورہر سپاہی کی ٹانگ کے ساتھ میان بندھی ہوءی تھی جس میں خنجر اپنے ہونے کا احساس دلا رہا تھایہ مزار رات کی تنہاءی میں یقینا کسی اور طرح سے نظر آتا ہو گا مگر اس وقت تو صبح کا سورج اپنی پوری آب وتاب سے چمک رہا تھا ۔۔۔۔ وہ مزار کے باہر پریشان حال کھڑا تھا۔۔ مزار کو دیکھ کر اسے ذرا سکون کا احساس ہواتھاپچھلے کءی دنوں کے بعداسے یہ سکون محسوس ہو رہا تھا

الماس کو یہ مقبرہ کچھ زیادہ پسند نہیں آیا تھا اسے مزار کےچاروں کونوں میں کھڑے فوجی بہت برے لگے تھے۔۔۔ وہ دونوںدےور بھابھی تھے۔دوسو میل کا سفر کر کے یہاں پہنچے تھے۔۔۔ وہ علامہ اقبال کا مزار دیکھنے کےلءے نہیں آءے تھے انہیں شاہی قلعہ میں کسی ملناتھا دراصل اس قلعہ میں الماس کا شوہر قید تھااوران کے پاس قلعہ میں متعین ڈپٹی سرینڈنٹ پویس کے نام کسی کا خط تھا مگر اس نے کءی گھنٹوں کے بعد ڈیوٹی پر آنا تھاوہ اس کے بارے میں پوچھ چکے تھے۔الماس پریشانی کے عالم مےں ادھر ادھر گھوم رہی تھی اور اس کا دےورمزار پر آنے والوں لوگوں کو دیکھتا تھا اور سوچتا تھاکہ ایسی قبر کا مالک ہونا قبر والے کو کیسا لگتا ہو گا جس پردن بھر لوگ آتے رہتے ہیںاس نے سوچا کہ ان لوگوں سے شاید یہ قبر زیادہ زندہ ہے جن سے ملنے کوءی نہیں جاتا۔۔اسے الماس کی آواز سناءی دی ۔

’’انہوں نے یہ مسلحہ فوجی مزار کے اردگرد کیوں کھڑے کءے ہوءے ہیں یہ تو ایک شاعر کا مزار ہے اسے یہ بندوقیں دیکھ بڑی تکلیف ہوتی ہوگی وقاص‘‘وقاص نے بھابھی کی طرف طنزیہ انداز میں دیکھتے ہوءے کہا’’اس شاعر نے خود کہا تھا کہ تیغوں کے ساءے مےں ہم پل کر جواں ہوءے ہیں ۔۔۔ خنجر ہلال کا ہے قومی نشاں ہمارا۔۔اور سنگین تیغ کی ہی ایک قسم ہوتی ہے سوہم نے من حیث القوم سنگینوں کے ساءے میں پل کر جوان ہونے کو اپنا مقدر سمجھ لیاہے اور یہ خنجر جو ہرسپاہی کی ٹانگ کے ساتھ لٹک رہا ہے یہ (ہلال کا خنجر) ہے‘‘

’’وہ پولیس والا کب تک آءے گا ہم نے جس سے ملنا ہے ‘‘ الماس نے کہا

’’ابھی تین گھنٹے اور انتظار کرنا ہے ، تم ادھر مسجد کی سیڑھیوں پر بیٹھ جاءو تھک جاءو گی‘‘ وقاص بولا

’’پتہ نہیں اس سنگلاخ دیوار کے پیچھے تمہارے بھاءی کِس حال مےں ہونگے‘‘ الماس یہ کہتے ہوءے بادشاہی مسجد کی سیڑھیوں کی طرف چل پڑی۔۔اور وقاص مزار کے اندر چلا گیا وہاں کچھ لوگ اور بھی موجود تھے جو فاتحہ خوانی کےلءے آءے ہوءے تھے وقاص نے بھی ہاتھ اٹھادءیے اور اقبال سے کہنے لگا’’میںایک شاعرکا بھاءی ہوں اور میرا بھاءی تمہاری قبر سے ذرا فاصلے پر شاہی قلعے میں سچ لکھنے کی سزا کاٹ رہا ہے بہت تکلیف دہ سزا۔۔وہ تمہارے راستے چلنے والا شخص ہے تم نے جو خودی کا فلسفہ اسے سمجھا دیا ہے وہی اسے اس مقام پر لے آیا ہے ۔تمہارے بارے میں کسی دل جلے نے ٹھیک کہا تھا

ہم نے اقبال کا کہا مانا اور فاقوں کے ہاتھوں مرتے رہے

جھکنے والوں نے رفعتیں پاءیں ہم خودی کو بلند کرتے رہے

دعا کےلءے اٹھے ہوءے ہاتھوں پر دو بوندیں گریں شاید آنکھوں سے نکلی تھیںوقاص کی نگاہ قبر کے تعویز کی طرف گءی ۔۔۔پھر اس نے قبر کودیکھا اور خیال آیا کہ ہر شخص کایہی انجام ہے چاہے کوءی ظالم و جابر حکمران ہے یا مظلوم شاعر ۔۔سو اس دوروزہ زندگی کے چاند تاروںکے لءے رات سے کیامفاہمت کرنی۔۔۔ایک نءی ہمت اور نءے ولولے کے ساتھ وہ مزار سے باہر آیا اب وہ پر سکون تھا۔وہ آہستہ آہستہ چلتا ہوا بادشاہی مسجد کی سیڑھیوں کی طرف گیا جہاں اس کی بہن بیٹھی تھی اور اس کے پاس بیٹھ کرکہنے لگا ’’میری علامہ اقبال سے بات ہوءی ہے بھاءی جان کے بارے میں۔۔ انہوں نے مجھے فارسی کے دو شعر سناءے ہیں جن کا مفہوم یہ ہے کہ تیرا دل ایک زرد گھاس کی طرح موت کے خوف سے لزر رہا ہے اپنی خودی کو پختہ تر کر۔۔کہ اس کے بعد مرنے کے بعد بھی تُو زندہ رہے گا‘‘

الماس بولی‘’علامہ اقبال کا اگر اس ضیانام کے ظالم اور سفاک اندھیرے سے واسطہ پڑتا تو سب فارسیاں بھول جاتیں‘‘

الماس کا مایوسی اور کم ہمتی سے بھرا ہوا جواب سن کر وہ وہاں سے اٹھ گیااور سیڑھیاں چڑھتا ہوا مسجد کے صحن کی طرف بڑھنے لگاطویل صحن عبور کر کے جب وہ مسجد کے ہال میں پہنچا تو اسے خیال آیا کہ یہ اللہ کا گھر ہے کیوں نہ اللہ کی عدالت مےں مقدمہ پیش کیا جاءے کیونکہ سننے والا تو صرف وہی ہے پھر اسے یاد آیا کہ امی تو کءی دن سے مسلسل قرآن حکیم پڑھ پڑھ کر اللہ سے اپنے بیٹے کی رہاءی کےلءے دعاءیں مانگ رہی ہےں اور میری امی تو وہ ہےں کہ جنہوں نے زندگی بھر کوءی ایسا عمل نہیں کیا جو سنتِ رسول کے خلاف ہو ۔۔ یقینا اللہ تعالی میرے بھاءی کے حق میں فیصلہ کرنے والا ہے پھر اسے یادآیا کہ لبِ فرات جب اسی طرح کا کوءی سلسلہ تھا تو اللہ تعالی نے فوری طور پر کوءی مداخلت نہیں کی تھی۔۔۔وہ یہی سوچتا ہوا مسجد میں گھومتا پھرتا ہوا واپس وہیں آگیا یعنی علامہ اقبال کے مزار کے سامنے۔جہاں اب درخت کے نیچے کوءی فقیر بھی آکر بیٹھ گیا تھا اس نے فقیر کی طرف دیکھا فقیر اپنی موج میں اقبال کا یہ شعر پڑھتا جا رہا تھا

خدانے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

وقاص کو یوں محسوس ہوا کہ فقیر نے وہ شعر جیسے وقاص کے لءے پڑھا ہے وقاص پھر الماس کی طرف چل پڑا اب الماس وہاں موجود نہیں تھی وقاص اسے تلاش کرنے لگا کافی تلاش کے بعد اسے الماس علامہ اقبال مزار کے اندر مل گءی جہاں وہ رو رو کر دعا کر رہی تھی اور پھر تھوڑی دیر کے بعد سپاہی آگءے انہوں نے سب لوگوں کو مزار سے نکال دیا کہ گورنر پنجاب کسی غیر ملکی مہمان کے ساتھ مزار اقبال پر پھول چڑھانے آرہے ہیںمزار پر پھول چڑھانے کی تقریب ہوءی اور جب گورنر پنجاب واپس جانے لگے تو الماس نے بھاگ کر ان کے پاءوں پکڑ لءے۔ سپاہی الماس کی طرف لپکے مگر اس سے پہلے غیرملکی مہمان خاتون نے بڑی شستہ اردو زبان میں الماس کو نیچے سے اٹھاتے ہوءے کہا’’مجھے بتاءیے آپ کو کیا پریشانی ہے میںانہیں کہوں گی کہ آپ کو انصاف ملنا چاہءے ‘‘تو الماس نے کہا ’’ میں ایک شاعر کی بیوی ہوں اور میرا شوہر سامنے قلعہ میں پولیس کے تشدد کا شکار ہے ۔۔اس کا جرم صرف سچ لکھناہے۔ اس غیر ملکی خاتون کی گہری دلچسپی کی وجہ سے الماس کا شوہر رہا کردیاگیاوہ خاتون جرمن نژاد مشتشرق این میری شمل تھیں۔۔۔۔

مےرے زمانے کاسدھارتھ

میں بچپن میں ایک بار عیسیٰ خیل اپنے عزیزوں کے پاس گیا ہواتھا سہ پہر کے وقت وہاں لڑکیاں دریا پر گھڑے بھرنے جایا کرتی تھیں میں بھی ان کے ساتھ چلا جاتا تھا ایک دن انہوں نے کہا ’’وہ سندھوبابا‘‘ اور وہاںسے بھاگ کر دور ایک جگہ سے پانی بھرنے لگیں میں وہیں کھڑا رہا ۔ وہ سندھو بابا میرے پاس آگیا۔ مجھ سے بڑے پیار سے بولا ’’بیٹے دریا سے باتیں کرنی ہیں ‘‘میں نے پوچھا’’بابا کےا درےا بھی باتےں کرتے ہےں‘‘ تو وہ کہنے لگا’’کےوں نہےں ، موجےں بولتی ہےں سےپےاں گنگناتی ہےں، مچھلےاں قہقہے لگاتی ہےں، کچھوے روتے ہےں اور پانی جلترنگ بجاتے ہےں ‘‘ ۔ مےں نے کہا’’مگر بابا مجھے تو کچھ سناءی نہےں دےتا بس اےک شور سا ہے ‘‘ تو اس نے کہا’’میرے ساتھ آءومےں تمہاری پانی کے ساتھ بات کرا دےتا ہوں مگر تم کسی کو بتانا نہےں ‘‘ اور وہ مجھے دریا کے باکل قریب لے گیا ۔اس نے پانی سے اپنا کان لگا لیا ۔ میں نے بھی اس کی نقل کرتے ہوءے پانی کے سےنے پر اپنا کان کسی پر مفہوم دھڑکن کے خےال مےں رکھ دےا ۔مجھے پانی سے تو کوءی اورآواز نہیں سناءی دی مگر سندھو بابا کی آواز میرے کانوں میں آج تک گونجتی ہے۔ وہ کہہ رہا تھا ’’اے مےرے ساتھ بہتے سندھو سنا پہاڑوں پر کچھ برف پگھلی ہے، وہ وقت کی شہزادی جو صدےوں سے چل رہی ہے اس کا کےا حال ہے ، ابھی اس کا کتنا سفر اور باقی ہے۔ اس نے مےرے نام کوءی اورپےغام بھےجا ہے ےا نہےں ؟ ےہ تےری ہم عمر بوڑھی ہوا کل مجھے بتا رہی تھی کہ شہزادی مےرے انتظار مےں روز دلہن کی طرح سجتی ہے اور تجھ سے پوچھا کرتی ہے کہ تو مجھے اس کے پاس کب لے کر جاءے گا؟‘‘

ہرمن ہیَسے کا ناولٹ ’’سدھارتھ‘‘ پڑھ کر مجھے بے پناہ حےرت ہوءی کےونکہ اِس ناولٹ کا مرکزی کردار وہی سندھو بابا ہے جسے سب لوگ پاگل سمجھتے تھے۔ بس فرق صرف ےہ ہے کہ اس ناولٹ مےں اسکا نام سدھارتھ ہے ۔ سدھارتھ کا تعلق گوتم کے زمانے سے تھا اور سندھو بابا مےرے زمانے کا باباتھا ۔

میں نے زندگی میں بے شمار ناول پڑھے ہیں مگربیسویں صدی کے زیادہ تر ناولوںپرسیاسی ،سماجی ، معاشرتی اور معاشی مساءل کی گرفت اتنی مضبوط ہے کہ انسان کسی کہانی کی وساطت سے نہاں خانہ ء ذات میں نہیں جھانک سکتا ۔خودآگہی کی کوءی داستان کہیں کم ہی سناءی دیتی ہے ۔اس باب میں خاموشی ہی خاموشی ہے ۔عرفانِ ذات کے موضوع پر لکھاہوا ہرمن ہیَسے کا ناولٹ ’’سدھارتھ‘‘۔۔اس خاموشی میںتقریباًاکیلی ہونے کے ساتھ ساتھ بہت بھرپور اورتوانا آوازہے جو بیسویں صدی کے اواءل میں سناءی دی تھی ۔اس ناول کی کہانی صرف اتنی ہے کہ سدھارتھ جو ایک برہمن امےرزادہ ہے جب اسے اس بات کا احساس ہو جاتا ہے کہ دانش سیکھنے سکھانے سے نہیں آتی ۔وہ سب کچھ تیاگ دیتا ہے ،باپ کا گھر چھوڑ کر جوگیوں اور سنیاسیوں کے ساتھ رہنے لگتا ہے ۔جہاں اسے تین ہنر حاصل ہوتے ہیں وہ بھوکا رہ سکتا ہے انتظار کر سکتا ہے اور غور وفکر کر سکتا ہے۔ اگرچہ اسے اپنا جسم چھوڑ کر دوسرے جسم میں داخل ہوجانے کی شکتی حاصل ہو چکی ہوتی ہے اور اس کی آتما پرندوں اور جانوروں کے بدن میں داخل ہو کر ایک دنیا گھوم آءی ہوتی ہے مگر سدھارتھ کے نزدیک ان کی کوءی اہمیت نہیں ہوتی۔ وہ اپنے بچپن کے دوست اپنے ہمسفر گوونداسے کہتا ہے کہ ان سادھوءوں سے جو کچھ میں نے سیکھا ہے وہ تو میں اس سے کہیں زیادہ آسانی سے اور کہیں زیادہ جلدی جواریوں میں یا رنڈی کے کوٹھے پر رہ کر سیکھ سکتا تھا ۔ وہ انہیں جب چھوڑ کر جانے لگتا ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ وہ اگر وہاں مزےد رکے توبوڑھا سادھو اسے پانی پر چلنے کا ہنرسکھانے پر آمادہ ہے۔ مگر سدھارتھ کہتا ہے کہ اسے پانی پر چلنے کی کوءی خواہش نہیں ۔دراصل وہ محسوس کر لیتا ہے کہ ان سادھوءوں میں رہ کر وہ روحِ کل یعنی برہما کے نزدیک نہیں ہو سکتا ۔وہ اپنے دوست گووندا کے ساتھ گوتم بدھ سے ملتا ہے ۔گووندا گوتم بدھ کا چیلا بن جاتا ہے۔ سدھارتھ بھی گوتم بدھ سے متاثر ہوتا ہے مگروہ سوچتاہے کہ اس کا چیلا بن جانا اس کی جستجوکا حاصل نہیں۔گوتم بدھ سے اس کی گفتگو اسے اپنی ذات کی طرف متوجہ کر جاتی ہے اور وہ برہما کی تلاش اپنی ذات میں شروع کر دےتا ہے۔ سوچتا ہے کہ اس کا اپنے آپ سے بھاگنے کا عمل غلط تھا۔ وہ اس نامعلوم باطن کی تلاش میں خود سے الگ ہو نا چاہتا تھاجو مرکزِ حیات ہے، مطلق ہے الوہی ہے سواس نے رگ وید ،اتھر وید اور سنیاس کی تعلیمات چھوڑ دیں اور خود اپنی شاگردی اختیار کر لی۔ اس نے خود سے سیکھنا شروع کیا کہ سدھارتھ میں کیا اسرار ہیں۔ اسے دنیا خوبصورت لگنے لگی اس نے خود سے کہا کہ میں بھی کتنا احمق ہوںجب کوءی شخص کسی چیز کو پڑھتا ہے تو اس کے حروف سے اور اعراب سے نفرت نہیں کرتاجیسے یہ کوءی حادثاتی اوربے مقصد چھلکے ہوں بلکہ ان کو حرف بہ حرف یعنی ان کے ہجے کر کے انہیں پڑھتا ہے ان سے محبت کرتا ہے میں اپنی اور برہما کی ذات کی کتاب پڑھنا چاہتا تھا مگر اس کے حروف و اشارات سے نفرت کرتا تھا دنیا کو دھوکہ سمجھتا تھا ۔ وہ دنیا میں پلٹ آیا مگر اپنے باپ کے گھر نہیںگیا کہ وہاں پھر وہی چڑھاوے یوگ اور آسن کے کھیل اس کے منتظر ہوں گے۔ وہ کسی شہرمےں پہنچ جاتاہے اور کملا نامی ایک طواءف کا محبوب بن جاتا ہے ۔ایک تاجر سے شراکت داری کرتا ہے۔ تلاش کے طویل سفر میں اس نے جو صبر اور شعور کے ہنرسیکھے تھے ان کی بدولت وہ محبت اور کاوربار دونوںمےںبہت کامیاب ہوتا ہے ۔بہت امیر آدمی بن جاتا ہے۔پہلے پہل یہ سب کچھ اس کے نزدیک ایک کھیل سے زیادہ کچھ نہیں ہوتامگروہ آہستہ آہستہ عزت ، دولت،طاقت،محبت ، امید اورتوقعات کی دنیا میں جذب ہوتا چلا جاتا ہے۔۔۔۔۔اور پھر ایک دن ۔۔کملا کی گفتگونے اس کی روح کے تاروں کو چھیڑ دیا۔۔۔ اس کے اندر سویا ہوا سدھارتھ نے کروٹ لی اورآنکھ کھلتے ہی وہسب کچھ بھول کر جنگل کی طرف چل پڑا۔۔۔ وہ زندگی کو متلی کی حد تک چکھ کر دےکھ چکا تھا ۔ موت کی تمنا اس میں کروٹیں لینے لگی تھی۔وہ خود سے اس حد تک بیزار ہو گیا تھا کہ اس نے دریا کے پانی میں اپنا چہرہ دیکھا تو اس پر تھوک دیا۔وہ اب جسم کو فنا کر کے شانتی حاصل کرنا چاہتا تھا۔سدھارتھ نے دریا کے ساتھ رہنے کا ارادہ کرلیا ۔دریانے اس کی آتما کو اپنی گرفت میں لے لیا تھااس نے دیکھا کہ پانی بہتا ہے اور بہتا چلا جاتا ہے اور پھر بھی ہمیشہ وہیں رہتا ہے اور ایک سا رہتا ہے لیکن ہر لمحہ نیا بھی ہوتا ہے ۔وہ دریا کے کنارے اسی بوڑھے مانجھی واسودیو سے ملاجس نے جوانی میں اسے دریا پار کرایا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔ وہ مانجھی دریا کا دوست ہوتا ہے اسے دریا سے ےہ معلوم ہو چکا ہوتاہے کہ وقت اپنے تءےں کچھ نہیں ہوتا۔ سدھارتھ کچھ اس کی وساطت سے اور کچھ اپنی ریاضت سے دریا سے باتیں کرنا سیکھ جاتا ہے۔موسم آنے پر جب دریا چنگھاڑنے لگتا ہے تو سدھارتھ کو دریا سے بہت سی آوازیں سناءی دیتی ہےں۔ راجے کی آواز، جنگی سورما کی آواز ، بیل کی آواز، رات کے پرندوں کی بولیاں،حاملہ عورت کی آواز،آدمی کی سسکےوں کی آواز اور ہزاروں دوسری آوازیں اس کے غور کا سبب بن جاتی ہےں اور سدھارتھ کو درےا مےں زندگی کا ماضی ، حال اور مستقبل نظر آنے لگتاہے ۔دریا اس ناول میں وقت کی علامت ہے ایک ایسی جوءے رواں ہے جس کے ایک طرف موت اور دوسری طرف زندگی ہے یعنی کہ وہ درےاایک حدِ فاصل ہے زندگی اور موت کےبیچ۔۔اپنی آگہی کے حصول کے لءے سدھارتھ کہاں کہاں سے گزرتا ہے، کن کن مقامات اور کن کن منازل پرجستجو اس کے قدم روکتی ہے اور پھر آگے بڑھا دیتی ہے۔ سدھارتھ کا یہیباطنی سفر اس ناول کا بنیادی موضوع ہے۔

یہ ایک ایسا فلسفیانہ ناول ہے جس میں کسی نظریہ کی کوءی تبلیغ موجود نہیںنہ کہانی میں اور نہ اس کے پسِ منظر میں۔۔مگر اس کے باوجود یہ ایک فکر سے بھری ہوءی اےسی داستان ہے جس کے ہر موڑ پرخودآگہی کی کوءی نہ کوءی پرت ضرور کھل جاتی ہے اور کمال یہ ہے کہ تمام پرتیں اتر جانے کے باوجود بھی کہانی پیاز کی طرح اندر سے خالی بھی نہیں نکلتی۔خودآگہی کی دو جہتیں ہوتی ہیں اپنے نفس کی آگہی اوراس کی انتہا پر اس حقیقتِ مطلق کی آگہی ہے جو ہر شے میں رواں دواں ہے۔

سدھارتھ کا سفر دراصل اُسی حقیقت ِ کبریٰ کی تلاش مےںصعوبت بھری اےک اےسی مسافت ہے جس کی گردبھی انسانی جسم کےلءے سوغات سے کم نہےں۔مگر راستے کے صحیح تعین کے بغیر ہونے والے سفردوسری دنیا کے بھٹکتے ہوءے شوق تو ہو سکتے ہیںمنزل کے راز دار نہیں ۔ رےاضت کے یہ کٹھن راستے انسانی تارےخ مےں لاکھوں لوگوں نے اختےار کیے اورعرفان کی منزل تک پہنچنے کی جستجو مےں رہے مگرشاےدبرہما کے قرب کی سعادت کسی کو نصےب نہ ہوسکی ۔ پانی پر چلنے والے اور ہوا مےں اُڑنے والے زندگی بھر اس کے نزدےک ہونے کی خواہِش مےں زندگی سے جنگ کرتے رہے ۔ افسوس انہےں ےہ معلوم ہی نہ ہوسکا کہ جِس زندگی سے وہ برسرِپےکار ہےں، جس سے نفرت کرتے ہےں وہی اس برہما کا پرتو ہے ۔آءو محبت کریں زندگی سے ، انسان سے، خوبصورتی سے ،خیرسے کیونکہ یہی خدا سے محبت ہے۔

020 — روزنِ دیوار سے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-020 | ↑ فہرست

روزنِ دیوار سے

یہ سوچتے ہی میرے بال سفید ہوگءے کہ عطاالحق قاسمی باسٹھ برس کا ہو گیا ہے۔یکم فروری کو ان کی باسٹھویں سالگرہ کی تقریب فرانس میں ہوءی اور پانچ فروری برطانیہ میں ۔۔ابھی کل ہی بات ہے کہ جب ہم نے ہڈرزفلیلڈ میں ان کی پچاسویں سالگرہ مناءی تھی۔پاکستان سے امجد اسلام امجد، ڈاکٹر شیرافگن خان (جواس زمانے میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے وفاقی وزیر قانون ہوا کرتے تھے)آزادکشمیر سے اس وقت کے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم کے بیٹے سردار عتیق اور میںخصوصی طور پر آءے تھے ۔محترمہ بے نظیر بھٹو ، نواز شریف ،سردار عبدالقیوم ، میاں منظور احمد وٹو(جو اس وقت وزشیر اعلی پنجاب تھے )میاں شہباز شریف ، سپریم کورٹ کے جسٹس رفیق تارڑ، احمد ندیم قاسمی، اشفاق احمد، مولانا کوثر نیازی ،پروفیسر پریشان خٹک ،روزنامہ جنگ کے چیف ایڈیٹر شکیل الرحمن ،سید ضمیر جعفری ،مجید نظامی ،مجیب الرحمن شامی ،زاہد ملک ،علی سفیان آفاقی ،منو بھاءی، چینی زبان کے معروف شاعرچانگ شی شوان ،ایران سے آقاءے صادقگنجی ، قتیل شفاءی ، ڈاکٹر انیس ناگی ، ڈاکٹر سلیم اختر،ڈاکٹر سعادت سعید،اصغر ندیم سید ، یونس جاوید ،قدرت اللہ چوہدری ،دلدار پرویز بھٹی اور سابق سکریٹری خارجہ اکرم زکی نے خصوصی پیغامات بھجواءے تھے ۔جنہیں ایک یادگاری مجلے کے طور پر پرنٹ کر کے اس موقع پر تقسیم کیا گیا تھا۔امجد اسلام امجد عطا کو منظوم خراج ِ عقیدت پیش کیا تھاشاید کچھ لاءنیں یوں تھیں

لفظ کی راہ میں معنی کی گذرگاہوں میں

کون سے سچ کو چھپانے کےلءے

جھوٹ اسٹیج کے پردے کی طرح حاءل ہے

یہ بھی معلوم نہیں

کوءی ناظر ہے یہاں اور تماشا کیا ہے ؟

ریت کی لوح پہ لکھے ہوءے دریا کی طرح

از افق تا بہ افق

شک کی دیوار چلی جاتی ہے

شک کی دیوار کے اس پار کا منظر کیا ہے؟

اس نے روزن جو ہٹایا تو کھلا

بات کا روپ ہے کیا بات کے اندر کیا ہے

وقت گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوتا۔میںباسٹھویں سالگرہ کے موقع پر عطاالحق قاسمی کو غور سے دیکھ رہا تھا ان میںکوءی تبدیلی نہیں آءی تھی ۔چہرے پر کوءی جھری نہیں تھی ، ماتھے کی شکنوں میں اضافہ نہیں ہوا تھا، اسی طرح سر بال موجود تھے ۔سر کے اندر بھی وہی کچھ تھا ۔ وہ اس وقت بھی پاکستان کی سیاست میں نواز شریف کے حامی تھے آج بھی اسی کے ساتھ ہیں ۔اس وقت بھی ان کی آزاد خیالی مذہب کے داءرے سے باہر نہیں نکلی تھی آج بھی وہ مساواتِ محمدی کو دنیا کی نجات کا واحد وسیلہ سمجھتے ہیں ۔اس وقت کا بھی ان کا یہی خیال تھا کہ ادب کو زندگی کے ہونا چاہءے ، آج بھی وہ ادب براءے ادب کے مخالف ہیں ۔لیکن ان بارہ سالوں میں کچھ تبدیل ہونا چاہءے۔اس عرصہ میں وہ ناورے اور تھاءی لینڈ میں پاکستان کے سفیر بھی رہے ہیں انہوں نے بے شمار کتابیں بھی لکھی ہیں ۔ ان کے کءی نءے ڈرامے بھی منظر عام پر آءے ہیں ۔ادبی مجلہ معاصر کے بڑے بڑے ضخیم پرچے بھی انہوں نے شاءع کءے ہیں ۔نیا مکان بھی بنایا ہے ۔ ملازمت سے ریٹاءرڈ بھی ہوءے ہیں ۔نواءے وقت کو چھوڑ کر جنگ میں کالم نگاری بھی شروع کی ہے ۔ دوستوں کی فہرست میں احمد فراز جیسے ناموں کا اضافہ ہوا ہے۔البتہ دشمنوں کی فہرست میں بھی مدو جزر آیا ہے ۔میں انہیں سے دیکھتا آرہا ہوں اس وقت ہماری دوستی بھی اپنی سلورجوبلی منا رہی ہے۔میں نے میں شاءع ہونے والی اپنی تنقیدی کتاب ’’میں وہ اور عطاالحق قاسمی کے پیش لفظ کے طور ’’خود کلامی ‘‘کے عنوان سے جو چند لاءنیںلکھی تھیں آج بھی میرے احساس کا اظہار وہی ہیں

(’’نہیں یہ کتاب عطاالحق قاسمی کے متعلق ہر گز نہیں ‘‘

’’میں تو اسے انہی کے فن اور شخصیت کا تنقیدی مطالعہ سمجھا تھا ‘‘

’’آپ کے سمجھنے سے کتاب کی حیثیت تو نہیں بدل جاتی‘‘

’’تو پھر یہ کتاب کیا ہے ‘‘

’’یہ میرے اپنے متعلق ہے ۔ویسے دوست سے دوست کی خوشبو آءےء تو قوتِ شامہ کی حاسیت ہوتی ہے ‘‘

’’میں نہیں سمجھا‘‘

’’مجھے سمجھانے کیا ضرورت ہے ‘‘)

سوچتا ہوں کہ دوستی کے اس رشتے میں کءی کردار اور بھی تھے جن میں زیادہ تر تو موجود ہیںمگر جو نہیں ہیں ان میں سے جن جن کو میں نے چھوڑ ا ان ان کا عطالحق قاسمی نے بھی چھوڑ دیایا جن جن کو انہوں نے چھوڑا ان ان کو میں نے بھی چھوڑ دیا ایسا کیوں ہوا۔ان کے اور میرے درمیان کونسی ایسی قدرِ مشترک ہے جس کی وجہ لوگوں کے ساتھ ہمارے رویے ایک جیسے ہوجاتے ہیں ۔اسے چھوڑءیے اس کےلءے انسانی نفسیات کے موضوع پر بہت طویل بحث کرنی پڑ جاءے گی۔

ادبی کالم نگاری کی عادت بھی مجھے عطاالحق قاسمی نے ڈالی تھی۔جب میں نیا نیا لاہور وارد ہواتھاتومجھے اپنی کےلءے روزنامہ نواءے وقت کے ادبی صفحہ پرکچھ علاقہ دے دیا گیا ۔ میں نے اس کار کی پراءیویٹ نمبر پلیٹ پر ’’دیوار پہ دستک ‘‘ کا ساءن بورڈ آویزاں کیا اور اخباری صفحوں کے کالموں کی سڑکوں پر اسے پوری سپیڈ کے ساتھ دوڑانے لگا۔شور،دھول اور دھواں بہت اڑتا تھا ۔کچھ سڑکیں ٹوٹی پھوٹی تھیں ،کچھ قلم کاساءیلنسرمیں خراب تھا۔ مگر میں نے دیکھا کہ رفتہ رفتہ اسی دھویں سے دھلی ہوءی دھول میں پھول کھلنے لگ گءے ہیں ۔دھاڑتے چنگاڑتے شور میں مور ناچنے لگے ہیں (چڑیا گھر کے مور)لاہور میں چیرنگ کراس پر ایک طرف نواءے وقت اخبار کا دفتر ہے تو دوسری طرف چڑیا گھرکی عمارت ۔میں نے شروع شروع میں چڑیا گھر کو چیرنگ کراس کے دوسرے سمت اسمبلی ہال کی عمارت تک پھیلتے ہوءے دیکھا اور آہستہ آہستہ مجھے یوں محسوس ہونے لگا کہ پورا لاہور اس چڑیا گھر میں سماتا چلا جا رہا ہے اورپھر یوں ہواکہ نواءے وقت کی دیواروں سے جانورسر ٹکرا ٹکرا کر دستک دینے لگے ۔اگرچہ عطاالحق قاسمی نواءے وقت چھوڑ چکے ہیں مگرابھی تک مجھے خون کے چھینٹے ان کے کپڑوں پرصاف دکھاءی دیتے ہیں۔سر ٹکرانے والوں کے اس ہجوم میں مجھے ڈاکٹر وزیر آغا اور انورسدید کے دھڑ ابھی تک یاد ہیں ۔مجھے یہ بھی یہ یاد ہے کہ جب میں شکیب جلالی کی دس ایسی غزلیں سامنے لایا جو تھوڑی بہت ترمیم کے ساتھ ڈاکٹر وزیر آغا کے دیوان میں موجود تھیں ۔تو کھڑکیاں دروازے بجنے لگے۔اب مجھے’’ دیوار پہ دستک ‘‘کے نام سے مختلف اخباروں میں کالم لکھتے ہوءے تقریباً پندرہ سال ہو گءے ہیں۔دو اڑھاءی سال سے جنگ لندن میں لکھ رہاہوں اورہر ہفتے کالم لکھتے ہوءے جنگ لندن کے ایڈیٹرظہورنیازی کے بارے میں سوچتا ہوںکہ میری وجہ سے کتنے لوگ ان کے دشمن ہوتے جارہے ہیں ۔یعنی اب بھی کھڑکیاں دروازے بجتے ہیں ۔میںعطاالحق قاسمی کی دشمنوں کی تعداد میں بھی ہمیشہ اضافے کو سبب بنا۔مجھ پر اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے کہ جو میرا دوست ہے وہ سچے دل سے میرا دوست ہوتا ہے اور دشمن ہوتا ہے وہ بھی سچے دل سے دشمن ہوتا ہے ۔منافقت کے دروازے میرے ارد گرد کم ہی کھلتے ہیں ۔عطاپر بھی قدوس ِ ذوالجلال کی بے پایاں کرم نوازیاں ہیں انہیں بھی بڑے بڑے با کمال دوست قدرت نے عطاکءے ہیں ابھی فرانس میں اسد رضوی اور میاں محمود عامر نے ان کی سالگرہ کی جو تقریب کی تھی ۔اس کی گونج پوری دنیا میں سناءی دی ہے ۔اور برطانیہ میں جو سوساءٹی آف کلچر اینڈ ہیریٹج کے زیر اہتمام خورشید احمد سالگرہ کی تقریب تھی میرے خیال ویسٹ میڈلینڈ کے علاقے کسی ادبی شخصیت کی سالگرہ کی ایسی تقریب کبھی نہیں ہوءی ہو گی۔

021 — شہباز شریف اور صدر ڈیگال

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-021 | ↑ فہرست

یہ کالم ڈپلیکیٹ ہے۔ مکمل متن اسی کتاب میں کالم 015 — dawar ph dastk..4book پر موجود ہے۔
ویب لنک: mansoorafaq.net/mera-pakistan/015-dawar-ph-dastk-4book پر بھی یہی کالم کھلے گا۔

022 — میں اور میرا بھائی — دوسرا حصہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-022 | ↑ فہرست

سات آٹھ سال ہتا ہو وں می

میں اور میرا بھاءی

گذشتہ سے پیوستہ

میں نے جب فسٹ اءیرمیں داخلہ لیا تو اشفاق بھاءی گورنمنٹ کالج میانوالی میں سٹوڈنٹ یونین کے صدر تھے انہوں میری دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوءے میرے مضامین فلسفہ اور اردو اعلیٰ رکھوا دءیے فلسفے کے پروفیسر دنوں میانوالی سے اپنا تبادلہ کرانا چاہ رہے تھے ۔ ان کا خیال تھا کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی فلسفے کا مضمون کوءی طالب علم نہیں لے گا اور ان کا کسی او رکالج میں تبادلہ ہوجاءے گا مگر مجھے دیکھ کر ان کی امیدوں پر پانی پھرگیا ۔ انہوں نے مجھے سمجھانے کی کوشش کی کہ یہ بہت مشکل مضمون ہے میرے بس سے باہر کی بات ہے مگر مجھے تو سچ مچ فلسفے سے دلچسپی تھی سو میں نے ڈرنے سے انکار کر دیا ۔ اورانہوں نے غصے میں آکر کورس کی تینوں کتابیں مبادیات ِ نفسیات ، منطق استخراجیہ اور منطق استقرار یہ ایک ساتھ پڑھانی شروع کردیں ۔ منطق سے درس نظامی کی وجہ سے کچھ نہ کچھ میری واقفیت تھی مگر نفسیات میرے لءے بالکل نیا موضوع تھا اشفاق بھاءی نے یہ تینوں کتابیں مجھے پڑھانی شروع کیں اور میں حیران رہ گیا کہ اشفاق بھاءی کا یہ کبھی سبجیکٹ نہیںرہا تھا ۔ مگر وہ جس انداز میںمجھے گھر میں پڑھا دیتے تھے میرے پروفیسر کو پریشانی لاحق ہوجاتی تھی اور پھر ایک وقت وہ آیا کہ جب میرے پروفیسر کو کہا گیا کہ آپ کا تبادلہ ممکن ہے تو انہوں نے کہا میں اپنے اکلوتے طلب علم کو راستے میں چھوڑ کر نہیں جانا چاہتا میری زندگی میں ایسا عجیب و غریب طالب علم کبھی نہیں آیا کہ جس میں جو بھی پڑھانے لگتاہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے جیسے وہ پہلے ہی اسے معلوم ہے ۔ انہیں کیا علم کہ یہ سب میرا نہیں اشفاق بھاءی کا کمال تھا میں نے کالج کے دنوں اشفاق بھاءی کے ساتھ مل کر ایک رسالہ بھی نکالا تھا جس کا نام ’’ پیغام سروش ‘‘ تھا اس رسالے کی کچھ کاپیاں ابھی تک میرے پاس محفوظ ہیں یقین کیجءے میں اس رسالے کو اب بھی دیکھتا ہوں تو وہ مجھے کسی بڑے علمی و ادبی میگزین سے کم نہیں لگتا ۔ پھر اشفاق بھاءی ایم اے اردو کرنے پنجاب یونیورسٹی لاہور چلے گءے وہاں طلبا کی ایک تنظیم ( انجمن طلباءے اسلام ) کے پنجاب کے ناظم اعلیٰ بنا دءیے گءے مگر طالب علمی کی سیاست میں بھی لکھنے پڑھانے کا رجحان کبھی کم نہیں ہوا ۔

ایم اے اردو ایم اے اسلامیات کرنے کے بعد انہوں نے ایل ایل بی میں داخلہ لے لیا ۔ ان دنوں وہاں ان کے پرانے دوست پروفیسر طاہر القادری پڑھایا کرتے تھے طاہر القادری سے ان کی اس زمانے کی دوستی تھی جب وہ گورنمنٹ کالج عیسیٰ خیل میں پڑھاتے تھے ۔ وہ جب بھی جھنگ سے میانوالی آتے تھے تو ہمارے گھر میں قیام کیا کرتے تھے ۔۔۔ انہی دنوں جب طاہر القادر ی لاء کالج میں پڑھاتے تھے تو ان کی دوستی نواز شریف کے والد میاں شریف سے ہوگءی اور انہوں نے ان کے گھرکے قریب اتفاق مسجد میں جمعہ پڑھانا شروع کیا کچھ دنوں کے بعد وہاں اتفاق اکیڈمی کی بنیاد رکھی گءی اشفاقؒ بھاءی اس سارے عمل میں طاہر القادر ی کے ساتھ تھے اشفاقؒ بھاءی اتفاق اکیڈمی کے پہلے ناظم اعلیٰ بناءے گءے تھے ۔ انہوں نے وہ تمام بنیادیں رکھیں جن پر طاہر القادری نے بعد میں ’’ منہاج القران‘‘ کی عمارت استوار کی ۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے میں جب میانوالی سے ان کے پاس لاہور جاتا تھا تو وہ ایک بڑے سے دفتر میں بیٹھے ہوتے تھے نواز شریف جوان دنوں پنجاب کے وزیر خزانہ تھے عصر کی نماز کے بعد روز ان کے پاس آکر بیٹھتے تھے اور دیر تک اشفاقؒ بھاءی کی گفتگو سنتے رہتے تھے ۔ میاں شریف سے تو ان کی بہت دوستی تھی لیکن رفتہ رفتہ اشفاق بھاءی پر شریف فیملی کی سرمایہ دارنہ ذہنیت کھلتی چلی گءی اور وہ ان کے مخالف ہوتے چلے گءے ۔ اشفاق بھاءی کو غصہ کچھ زیادہ آتا تھا ایک دن میاں شریف سے سرمایہ ومحنت کے موضوع پر گفتگو ہوءی کہ(ہیں تلخ بہت بندہ ء مزدور کے اوقات) میاں شریف کا اس سلسلہ میں یہ نظریہ تھا کہ زکوۃٰ ادا کرنے کے بعد جتنی دولت تھی ہووہ جاءز ہے جب کہ اشفاقؒ بھاءی قران کی زبان میں کہتے تھے (اپنی اوسط ضروریات سے زاءد جو کچھ ہے دے دوان کو جن کا حق ہے ) اور انہیں ایسی آیتیں سناتے تھے ۔ ( اور جو لوگ مال و دولت جمع کر تے ہیں انہیں خوشخبری سنا دو ایک عظیم عذاب کی جس دن تپاءی جاءیں گی ان کی پیٹھیں کر وٹیں اور پیشانیاں کہ پس چکھو مزا دولت کو سینت سینت کر رکھنے کا ) اور پھر اسی بحث میں ایک دن بات گالی گلوچ تک چلی گءی ۔ اشفاق نے اتفاق اکیڈمی چھوڑ دی اور پھر ادھر کبھی نہیں گءے ۔ جن دنوں شریف پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہوتے تھے ۔ان دونوں میری ان سے ایک محفل میں ملاقات ہوءی تو میں نے انہیں بتایا کہ میں اشفاق چغتاءی کا بھاءی ہوں اس پر انہوں نے مجھے بہت عزت دی اور کہا کسی بھی صورت میں اشفاقؒ بھاءی کو لے کر میرے پاس آءو، میں نے اشفاق ؒبھاءی کی بہت منتیں کی مگر انہوں نے اقبال کی زبان میںیہ کہہ کہ انکار کر دیا ۔

دولت فقر مکر کر نہ سکی اس کو قبول جب کہا اس نے کہ ہے میری خداءی کی زکواۃ

تصوف سے اشفاق بھاءی کو صرف مطالعہ کی حدتک رغبت نہیں تھی ۔ وہ دنیاءے تصوف کی عملی شخصیت تھے محی الدین ابن عربی سے بہت متاثر تھے انہوں نے ایک بار محی الدین ابن عربی کی ایک کتاب شاید ’’ فتوحات مکیہ ‘‘ مجھے پڑھنے کیلءے دی ۔ میں نے جب کتاب پڑھ کر انہیں واپس دی تو پوچھا ‘‘ کچھ حاصل ہوا ‘‘ تو میںنے کہا ’’ اور تو خیر کچھ سمجھ میں نہیں آیا البتہ ایک شعر اس کتاب کی وجہ سے ضرور ہوا ہے ۔

مجھے پسند ہے عورت نماز اور خوشبو انہی کی چھپنا گیا ہے مرے حوالوں سے

تو کہنے لگے ’’ جو جس نیت سے کچھ پڑھتا ہے اسے وہی کچھ حاصل ہوتا ہے اور تمہارے ذہن سے ابھی عورت ہی نہیں اتری ‘‘ ساتھ ہی علامہ اقبال کا یہ شعر پڑھ دیا ۔

ہند کے شاعر و صورت گرو افسانہ نویس ہاءے بیچاروں کے اعصاب پہ عورت ہے سوار

اور جب سید نصیر شاہ نے مجھے مکمل طور پر اپنے رنگ میں رنگ لیا یعنی میں بھی دھریت کی منزل پر پہنچ گیا تو اشفاقؒ بھاءی نے ایک دن مجھے کہا ’’ تم پپلاں جاتے رہتے ہواب کبھی جانا تو مجھے بھی ساتھ لے جانا میں نے وہاں کسی سے ملنا ہے ‘‘ ( پپلاں میانوالی سے تیس میل دور ایک شہر ہے ) اور پھر ایک جمعہ کے روز میں اشفاق بھاءی کو ساتھ لے کر پپلاں گیا تو انہوں نے مجھے کہا کہ میں نے مولانا حضرت مظہر قیوم کی محفل میں صبح ساڑھے نوبجے پہنچ گیا تقریبا ً آدھے گھنٹے کے بعد جب ہم وہاں سے اٹھے تو ساڑھے بارہ بج رہے تھے یہ کیا ہوا ایک شخص کی محفل میں تین گھنٹے گزرے اور مجھے یوں لگا کہ میں وہاں صرف آدھا گھنٹہ رہا ہوں میرے لءے بہت حیران کن تھا ۔ یوں میری اس شخص میں دلچسپی بڑھ گءی اور پھر کءی ایسے مافوق الفطرت واقعات ہوءے کہ جو میری زندگی کا حاصل ہیں اور میں مسلما ن ہوگیا ۔ اب میں سمجھتا ہوں کہ اشفاق بھاءی اس محفل میں اس روز مجھے ہی لے گءے تھے ۔ ان کا وہاں اور کوءی کام نہیں تھا۔ وہ جانتے تھے کہ وہی ایک شخص ہیں جو مجھ سے جیسے گم کردہ راہ کو راستے پر واپس لاسکتے ہیں بقول اشفاق بھاءی ۔

عجیب لوگ ہیں بس اک نگاہ سے دل کو مقام عرش علیٰ میں بدل کے دیکھتے ہیں

اشفاق ؒبھاءی کے ایک دوست غازی غلام رسول سیالوی ہوتے تھے ۔ وہ کسی زمانے میں میانوالی بہت آتے تھے ۔ ان کا قیام بھی ہمارے گھر ہوا کر تا تھا فلسفہ وحدت الوجود کے بڑے پر جوش حامی تھے ۔ ایک دن اشفاق بھاءی نے مجھ سے کہا ’’ غازی صاحب سے کوءی سول کرو ‘‘ میں نے غازی صاحب سے بہت سے سوال کءے وہ ہر سوال کا جواب اتنی آسانی سے دیتے تھے کہ آدمی حیران رہ جاتا تھا کہیں بھی یہ احساس نہیں ہوتا تھا کہ انہوں نے منصور حلاج کی کتاب طاسین کے کءی باب پڑھ دءیے ہیں ۔ اشفاق بھاءی کی ذات میں تصوف کا عملی رجحان بڑھانے میں ان کا بہت ہاتھ تھا بحیثیت انسان بھی غازی صاحب بہت بڑے آدمی تھے مجھے کہا کرتے تھے کہ نماز پڑھا کرو ایک دن میں نے کہہ دیا کہ آج میں بھی نماز پڑھتا ہوں تو فوراً پانی کا لوٹا لے کر آگءے اور خود مجھے وضو کرایا اور ان کی دوستی میں اشفاق بھاءی کے دل و دماغ پر فلسفہ وحدت الوجود کے جواثرا مرتب ہوءے زندگی بھر کوءی تبدیلی نہیں ہوءی اور اشفاق ؒبھاءی ہمیشہ ایک پرجوش وجودی رہے اپنی تحریروں میں بھی ۔ اور اپنے عمل میں بھی ۔ ان کے دوشعر دیکھءے ۔

بے شکل جلوہ گہ کا ٹھکانہ ملے مجھے اشفاق مرا آءینہ خانہ ملے مجھے

تُو اپنی اصل سے اشفاق کیوں گریزاں ہے تجھے خدا سے محبت نہیں تعجب ہے

عربی شاعری میں اشفاق بھاءی کو ابولعلاء معری بہت پسند تھے معری کی کتاب ’’ الزومیات ‘ ‘ ان کی پسندیدہ کتاب تھی کہا کرتے تھے کہ اس کتاب میں معری نے بڑی جرات مندی کے ساتھ بہت سے الوہی سچ بولے ہیں انہیں معری کا وہ شعر بہت اچھا لگتا تھا جس میں معری کہتے ہیں کہ یہ زندگی ایک کوفت اور تھکن سے بھری ہوءی ہے مجھے ان لوگوں پر حیرت ہوتی ہے جو طویل عمری کے طلب گار ہوتے ہیں وہ اکثر اوقات عربی زبان کا یہی شعر گنگنا یا کرتے تھے عربی زبان کا ایک اور شاعر زہیر بھی انہیں پسند تھا میرے نوجوان شاعر دوست سلیم شہزاد کو صرف اس لءے پسند کرتے تھے کہ وہ عربی نہیں جانتا اور اسکا خیال عربی زبان کے عظیم شاعر زہیر سے جاٹکرایا ہے زہیر کا کوءی شعر ہے جس میں وہ موت کو اندھی اور پاگل اونٹنی قرار دیتا ہے اور سلیم شہزاد نے بھی تقریباً اردو زبان میں یہی کچھ کہا ہے ۔

دشت جاں میں تعاقب کر ے کیوں مرا موت و حشت زدہ اونٹنی کی طرح

فارسی زبان کے شعراء میں سے اشفاق بھاءی کو حافظ شیرازی سے بہت شغف تھا انہوں نے مجھے حافظ کی ایک غزل کا سراءیکی زبان میں ترجمہ کر کے دیا تھا جامی کی بھی کءی نعتوں کے انہوں نے اردو زبان میں منظوم تراجم کءے تھے جامی کے ایک نعتیہ کا ترجمہ مجھے یاد آرہا ہے ۔

جس نے دیکھے لب لعلیں تو پکارا دل سے حق نے کیا خوب تراشا ہے عقیق یمنی

جاری ہے

ّ ن ّ

اشف ی شرو او

023 — لندن اولمپکس اور مسلمان

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-023 | ↑ فہرست

لندن اولمپکس اورمسلمان

اولمپکس کی ایک تقرےب میں برطانوی شاہزادے ولیم نے کہا کہ اولمپکس کے موقع پر لندن کا ماحول بہت رومانوی ہوگا اور میں اس وقت کا بے چینی سے انتظار کررہا ہوں۔یہ انتظار چند ہفتوں کے بعد ختم ہونے والا ہے ۔لندن اولمپکس کی جومشعل سورج کی شعاعوں سے اداکارہ اینو مینیگاکی نے قدیم یونانی لباس پہن کردس مءی کو روشن کی تھی ۔وہ یونان کے شہر اولمپیا سے چل کربرطانیہ پہنچ چکی ہے۔اب اس کا سفربرطانیہ کے اندر شروع ہو چکا ہے ۔ یہ اولمپکس دنیا میں پہلی بار قبل میسح میںانعقاد پذیر ہوءے تھے ۔۔یونان کے اسی شہر اولمپیا میں ۔اور عیسوی تک جاری رہے ۔پھر ایک طویل خاموشی رہی ۔اٹھارہویں صدی کی آخری دھاءی میں ایک بین الاقوامی کھیلوں کی کمیٹی کی آواز نے اس سکوت کو توڑا اور میںیونان میں دوبارہ وہی المپک مقابلے منقعد کراءے گءے جنہیں صدیوں پہلے ’’ہیراکل ‘‘نے شروع کرایا تھاہیراکل ایک یونانی شہزادہ تھااس نے اپنے والد زیوس کی خوشی کےلءے ایک عظیم الشان سٹیڈیم اور اس کے گرد و نواح میں کھلاڑیوں کےلءے بہت بڑی بڑی عمارات تعمیر کراءی تھیں۔اس زمانے کا سب سے مشہور کھلاڑی ’’ماءلو ‘‘ تھا جوچھ اولمپکس میں مسلسل فتح یاب رہا تھا۔ میں جب اولمپکس کی یہ تاریخ پڑھ رہا تھا تو مجھے یاد آیا کہ امام غزالی نے اپنی معروف کتاب نسخہ ء کیمیا میں ایک روایت درج کی ہے کہ مسجدِ بنوی کا بازی گری کا تماشا ہورہا تھا اور نہ صرف حضور سرورکاءنات اسے دیکھ رہے تھے بلکہ حضرت عاءشہ صدیقہ بھی حضور سرکارِ دوعالم کے کندھے پر اپنی ٹھوری رکھ کردیکھ رہی تھیں ۔ افسوس کہ ہم مسلمان کو چاہءے تھا کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نام سے منسوب کوءی بین الاقوامی کھیلوں کا سلسلہ شروع کرتے ہم نے الٹا کھیلوں کو تقریباً غیر اسلامی قرار دے رکھا ہے ۔ مجھے یاد ہے جب لاہور میں سری لنکا کے کھلاڑیوں کے اوپر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا تو ایک مولوی نے اس کی توجہہ کرتے ہوءے کرکٹ کے کھیل کو غیر اسلامی قرار دینے کی کوشش کی تھی ۔پاکستان میں ان غیر ملکی کھلاڑیوں کی حفاظت کا کارنامہ تو ایک بس ڈراءیور نے سرانجام دیا تھا مگر برطانیہ والے ایسی کرامتوں پر یقین نہیں رکھتے ۔سوکھیلوں کی نگرانی کے لءے برطانیہ کا سب سے بڑا جنگی جہاز ایچ ایم ایس اوشن دریاءے ٹیمز پہنچ گیا ہے ۔جس پر کءی ہیلی کاپٹر موجود ہیں ۔برطانوی فوجیوںنے لندن اولمپکس کے سلسلے میں حفاطتی مشقیںشروع کر رکھی ہیں۔دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ عمارتوں کی چھتوں پر میزاءل نصب کءے جا رہے ہیںتاکہ اولمپکس کو فضاءی حملے سے محفوظ بنایا جا سکے۔ان کھیلوں کی دیکھنے کےلءے جن دو کروڑ افراد نے دنیا سے برطانیہ آنے کےلءے ویزے کی درخواستیں دی ہیں ۔ لگتا یہی ہے کہ ان کی سکروٹنی میں سب سے پہلے یہی دیکھا جاتا ہوگا کہ مسلمان کتنے ہیں کہیںکوءی انتہا پسند مسلمان برطانیہ داخل ہونے میں کامیاب نہ ہوجاءے ۔کیونکہ ان حفاظتی بندوبست کے پس منظر میں وہی مسلمان دہشت گرد ہیں جن پر گیارہ ستمبر اور سیون سیون کے ہولناک واقعات کا الزام ہے۔ ء میں میونخ اولمپکس میں اسراءیلی کھلاڑیوں کی فلسطینیوں کے ہاتھ ہلاکت کے بعد ہر اولمپکس میں کھلاڑیوں کی سیکورٹی اس ملک کےلءے ایک چیلنج بنی رہی جس میں بھی اولمپکس کا انعقاد ہوا ۔پچھلے اولمپکس سن ء میں چین کے شہر بیجنگ میں ہوءے ان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ تاریخ کے مہنگے ترین اولمپک کھیل تھے جن پر چالیس ارب ڈالر خرچ ہوءے۔اس رقم کا ایک بڑا حصہ حفاظتی انتظامات پر خرچ کیا گیا

برطانوی حکومت نے لندن ء اولمپکس اور پیرالمپکس گیمز برطانوی تاریخ کے عظیم ترین ایونٹ قرار دیا ہے اوربرطانیہ اس سلسلے میں اتنا زیادہ فکر مند ہے کہ پچھلے دنوں پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی برطانیہ کے دورے پر آءے تو برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کے دوران یوسف رضا گیلانی کو باقاعدہ لندن اولمپکس کے سیکورٹی انتظامات کی بریفنگ بھی دی گءی ہے اور پاکستان اس بات کا بھی وعدہ کیا گیا کہ برطانیہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ میجوں کے انعقاد کےلءے حکومت ِ پاکستان بھرپور ساتھ دے ۔پاکستانی وزیر اعظم نے بھی لندن اولمپکس کے حفاظتی انتظامات میں پاکستان کی طرف سے ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا۔

برٹش ٹیلی کام نے سرخ رنگ کو اس عظیم ایونٹ کا رنگ قرار دیا ہے ۔وہ اس سلسلے میں وینیوز اور دیگر شہروں میں سے زاءد روایتی سرخ ٹیلی فون بوتھ لگارہے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ بے شک آج کل لوگ موباءل فون زیادہ استعمال کرتے ہیں مگر سرخ ٹیلی فون بوتھ بھی نظر انداز نہیں کیے جا سکتے ۔ وہ بھی سرخ پوسٹ بکس،سرخ ڈبل ڈیکر بس اور سرخ لندن برج کی طرح برطانیہ کی ایک مخصوص علامت ہیں ۔بہرحال میں ذاتی طور پر سرخ رنگ کی اس علامت کو برطانیہ کے حوالے سے بہتر نہیں سمجھتا ۔ میرے خیال میں سر خ رنگ غصہ ، تشدد، ظلم اوربے رحمی کا عکاس ہے ۔رنگوں کی دنیا میںسب سے زیادہ تکلیف دہ رنگ ہے ۔ شدت کا رنگ ہے ۔لہو سے لتھڑی ہوءی تبدیلیوں کا رنگ ہے ۔رنگ بنانے والے نے خوداس رنگ کا استعمال بہت کم کیا ہے۔ کاءنات میں ساعتِ طلوع و غروب کے علاوہ کہیں کہیں پھولوں ،پھلوں اور سبزیوںمیںدکھاءی دیتا ہے ۔زیادہ تر اس رنگ کی وحشت کو چھپانے کےلءے فطرت بھی اسے ڈھانپتی ہوءی نظر آتی ہے۔ مجھے برطانوی حفاظتی اقدامات کے ساتھ اس رنگ کی جڑت پسند نہیں آرہی ۔اولمپکس کے اپنے رنگ پانچ ہیں جو پانچ داءروں یا چھلوں کو دءیے گءے ہیں ان میں نیلا ، پیلا ، سیاہ ، سبز اور لال رنگ شامل ہے ۔جنہیں ایک سفید میدان میں رکھا گیا ہے ۔کہا جاتا ہے کہ یہ پانچ رنگس (انگوٹھیاں ) قدیم یونانی کھیلوں کا نشان ہے۔بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ پانچ انگوٹھیاں پانچ براعظموں کی علامت ہیں اور انہیں رنگ اپنے اپنے براعظم کے مطابق دءیے ہیں ۔دونوں براعظم امریکہ کو ایک ہی شمار کرتے ہوءے اس کا رنگ سرخ قرار دیا گیا ہے۔یورپ کا رنگ نیلا ایشاء کا رنگ پیلا افریقہ کا رنگ سیاہ ہے اور اسٹریلیاکو سبز رنگ دیا گیا ۔براعظمی رنگوں کی تقسیم میں بھی شاید افریقہ اور ایشیا ء کے ساتھ وہی سلوک کیا گیا ہے جو دنیا کی معاشی تقسیم کے وقت ان براعظموں کے ساتھ کیا گیا۔اور رنگوں کی یہ تقسیم کوءی ماضی قریب کی بات نہیں ۔ ان چھلوں کو میں یہ رنگ دءیے گءے تھے ۔

برطانیہ کی آمدنی کا ایک بڑا حصہ سیاحت سے وابستہ ہے۔صرف گذشتہ سال

024 — برف کا مشاعرہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-024 | ↑ فہرست

برف کا مشاعرہ

اوسلو کی سفید سرزمین پر ہڈیوں میں اترنے والی برفانی ہواکے شور میں شاعری کی بہتی ہوءی آتشِ سیال کے ساتھ تین دن گزارنے کے بعدمجھے معلوم ہوا کہ معروف ناول نگار اور نارویجین شاعرلارش سوبیءے کرسٹن نے بہت عرصہ پہلے کہا تھا

’میری رگوں میں شاعری کی جو آگ دوڑ رہی ہے

اس کے سامنے زندگی کو منجمد کرتی ہوءی یہ برفانی ہوا کچھ بھی نہیں‘

اوسلو جہاںجمشید مسرور کی آمد سے اردو شاعری کی ایک نءی بستی آباد ہوءی ہے وہاں پچھلے پندرہ بیسسال سے اردو زبان کے فروغ کےلءے ادبی کانفرنسیں اور مشاعرے ہوتے چلے آرہے ہیں اور شاید اردو زبان کا کوءی بڑا شاعر اور ادیب ایسا ہو جو وہاں کی کسی ادبی تقریب میں نہ شریک ہوا ہو۔جمشید مسرور کے ماہنامہ میگزین ’’بازگشت‘‘ کے صفحات اس بات کی گواہی کےلءے کافی ہیں۔جمشید مسرور نے اگرچہ ناوریجین زبان بہت کم عرصہ میں سیکھی ہے مگر اس کے باوجود اس زبان میں انہوں نے جو شاعری کی ہے وہ نارویجین زبان کے ادب عالیہ کا حصہ قرار دی گءی ہے ۔اس وقت نارویجین یونیورسٹیوں اور سکولوں میں جمشید مسرور کی شاعری باقاعدہ نصاب میں شامل ہے اور یہ کوءی چھوٹی بات نہےں ہے ۔اِن دنوں جمشید مسرور ایک یونیورسٹی میں پڑھاتے ہیں اورشاید پہلے پاکستانی ہیں جنہیں ناروے کی کسی یونیورسٹی میں پروفیسر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ہاں تو رگوں میں اُترتی ہوءی سردی میں دور دور تک لٹھے کے تھان کی طرح بچھی ہوءی برف پرجمشید مسرور نے جو الٹی ترچھی لکیریں کھینچیں انہیں ہمشیگی مل گءی ۔وہ ان لکیروں کی نماءش کےلءے ہر سال عالمی مشاعرہ کراتے ہیں یہ ان کا پندرہواں عالمی مشاعرہ تھا،پبلسٹی کےلءے چھوٹے چھوٹے ہینڈبل بنا کر انہوں نے کوپن ہیگن کی گلیوں سے لے کر دنیا کے آخری کنارے تک دور دور تقسیم کرا دءیے تھے۔ نارویجین بھی عجیب لوگ ہیں انہوں نے ایک جگہ سمندر کے کنارے کا بورڈ لگا رکھا ہے اب دنیا بھر کے سیاح زمیں کے اس آخری کنارے کو دیکھنے کےلءے جاتے ہیں کہ لوگوں سے کہہ سکیں کہ ہم دنیا کے آخری کنارے تک ہو آءے ہیں ۔پندرہوریں عالمی مشاعرہ کی صدارت یاسمین حبیب نے کی ۔یاسمین حبیب اردو زبان کی بہت خوبصورت شاعرہ ہیں مگر اِس مشاعرے مےں انہوں نے اپنے انگرےزی کلام سے آغاز کےا جِسے بہت سراہا گےا۔اُن سے اردو زبان مےں بھی بہت سی غزلےں اور نظمےں سنی گءےں۔ کلام سُنانے سے پہلے انہوں نے اپنی صدارتی گفتگو میں جمشےد مسرور اور اےشےءن آرٹس کونسل انٹرنےشنل کا شکرےہ ادا کرتے ہوءے کہا کہ یہ مشاعرہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے اےک اےسا منفرد عالمی مشاعرہ ہے جس میں انگریزی ، اردو ، نارویجےءن ، بنگالی اور پنجابی زبان کے اہم ترین شعراءے کرام نے حصہ لیا ہے۔بین الثقافتی معاشروں کے قیام میں ایسی تقریبات کی حےثےت بنیادی ہوتی ہے ۔ اوسلو کے برف زاروں میں تہذےب و تمدن کی اِس بنےاد کو بہت کامےابی کے ساتھ قاءم کےا گےا ہے۔ ےہی بےن السانی تحرےکےں لوگوں کو اےک دوسرے کو قرےب لاتی ہےں ،فاصلے کم ہوجاتے ہےں اور آنکھےں اےک دوسرے کے خواب دےکھنے لگتی ہےں۔ برطانیہ سے جانے والے شعرا میں میرے علاوہ راشد امین اور اعجاز احمد اعجاز شامل تھے ۔نوجوان نسل کے نماءندہ شاعر راشد امین نے اپنے معمول کے مطابق اس مرتبہ بھی مشاعرہ کا آغاز اسی شعر سے کیا

جُزاور کیا کسی سے ہے جھگڑا فقیر کا کتوں نے روک رکھا ہے رستہ فقیر کا

مجھے ہر مشاعرہ میں راشدامین کا اسی شعر سے آغاز کرنا کچھ زیادہ اچھا نہیں لگتا ۔اس کی بیاض مےں اور بھی بے شمار اس سے زیادہ مہکے ہوءے گلاب ہیں ۔میرا خیال ہے کہ اس شعر کو سنانے کےپیچھے اس کا کوءی نفسیاتی مسءلہ چھپا ہوا ہے ۔اس میں بھی کوءی شک نہیں کہ برطانیہ کے ادبی اُفق پرسیاست کی سیاہ لکیریں کچھ اتنی زیادہ نمایاں ہیں کہ ُابھرتے یا مرتے ہوءے سورج کا چہرہ بھی دکھاءی نہیں دیتا۔اچھے شاعروں کو سامنے آنے کےلءے بہت محنت کرنی پڑتی ہے ۔اگرچہ لوگ ان کی شاعری پسند کرتے ہیں مگرمروجہ شعراءے کرام انہیں رد کرتے رہتے ہیں۔ اپنے اعجاز احمد اعجاز کا بھی یہی حال ہے میں نے کءی دفعہ دیکھا ہے کہ انہیںاُس مشاعرہ میں بھی چندپہلے شاعر وں مےں بلایا لیا جاتا ہے جہاں انہیں آخری شاعر کے طور پر بلانا چاہءے ۔اوسلو میں مشاعرہ کے دوسرے روز اعجاز احمد اعجاز کی شاعری کے حوالے سے بھی ایک ادبی نشست ہوءی جس میں گفتگو کرتے ہوءے راشد امین نے اعجاز احمد اعجاز کی شاعری پر بات کرتے ہوءے کہا کہ شاعری مےں بہت سے نازک مقامات ایسے ہیں جہاں اعجاز احمد اعجاز کی شاعری امجد اسلام امجد کی شاعری سے کسی طور پر بھی کم نہےں قرار دی جاسکتی۔ سویڈن کے شاعر لطیف محظوظ نے کہا کہ بےشک اعجاز احمد اعجاز سہل اور جامع شعر کہتے ہیں مگر امجد اسلام امجد صرف شاعر نہیں وہ ایک اچھے ڈرامہ نگار اور کالم نگار بھی ہیں۔ راقم الحروف نے گفتگو سیمٹتے ہوءے کہا کہ بے شک اُردو شاعری مےں امجد اسلام امجد سے بڑا سیلز مین اور کوءی نہیں مگریہ بھی نہیں کہا جاسکتا کہ ایک اچھے سیلز مین کے پاس سارا مال ردی کا ہوتاہے ۔امجد کے پاس بیچنے کےلءے بہت کچھ موجود ہے ان کے پاس شاید مقدار میں تو اتنی نظمیں نہیں ہونگی جتنی اعجاز احمد اعجاز کے پاس ہیں مگر کوالٹی میں اُن کی کءی نظمیں بڑی باکمال ہیں۔باکمال نظمیں اعجاز کے پاس بھی موجود ہیں مگر ابھی ذراءع ابلاغ تک پہنچنے کےلءے انہیں امجد جیسے کسی سیلز مین کی ضرورت ہے۔

مشاعرہ کی سب سے خوبصورت شاعرہ جولیاوِ دی لوکاتھی ۔جولیاکو دعوت دیتے ہوءے جمشید مسرور نے کہا کہ میں ایک ایسی شاعرہ کودعوت دے رہا ہوں جو سراپا شاعری ہے اور اس میں کوءی شک نہیں کہ شاعری کا وہ زندہ مجسمہ اپنی ساخت کے علاوہ اپنی شاعری اور لہجہ میں بھی بے مثال تھا ۔جمشیدکی وساطت سے اس کی نظموں کے جو تراجم سننے والوں تک پہنچے ان میںبھی حسن کی ایک ایسی کیفیت نظر آءی جوفرد کے حسن سے لے کر حسن مطلق تک پھیلی ہوءی تھی۔اس مشاعرہ میں بنگالی زبان کے ایک بڑے شاعرنرمل برہمچاری بھی شریک ہوءے ۔ان کی شاعری میں ٹیگور کی بازگشت سناءی دیتی تھی ایسا لگتا ہے ٹیگور کو نوبل پراءز ملنے کے بعد بنگالی شاعری کو ٹیگور نے بہت زیادہ متاثر کیا ہے کہ ابھی تک بنگالی زبان میں زیادہ تر شاعری ٹیگور کے رنگ میں کی جارہی ہے۔

نارویجین شاعر کی شاعری تراجم کی غیر موجودگی کی وجہ سے غیر نارویجین کی دسترس سے باہر رہی ،پروفیسر روتھ شمتھ کی انگزیزی شاعری بھی بہت پسند کی گءی ۔اردو زبان کے نارویجین شعراء میں جمشید مسرورکے علاوہ فیصل ہاشمی نے بہت خوبصورت شاعری سناءی ان کی نظم بہت ہی کامیاب نظم تھی،ان کے علاوہ رضا خان ، نجیب نقوی ، مصطفی شان ، سلیم زیدی ، حیدر حسین نجیب الرحمن ناز ،اندرجیت پال اور لطیف محظوظ کی شاعری سے سامعین محظوظ ہوءے ۔لطےف صاحب کے پاس شاعری کے علاوہ اےک اور فن بھی ہے اور وہ اُن کی آواز ہے۔ وہ اپنی شاعری مشہور گانوں کی دھنوں پر تےار کرتے ہےں اور جب سناتے ہےں تو مشاعرے مےں محفلِ موسےقی جےسی کےفےت پےدا ہوجاتی ہے۔ ایشین آرٹس کونسل انٹرنےشنل کے زیرِ اہتمام ہونے والے اِس مشاعرے مےں بھی شاعری اور موسےقی کا دِلچسپ ساتھ رہا۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جس دن مشاعرہ تھا تمام دِن برف باری جاری رہی مگر اس کے باوجود مشاعرہ گاہ میں کوءی نشست خالی نہیں تھی۔تقریب کے مہمان خصوصی ناروے کے پاکستانی سفیر تھے مگر اُنہےں نارویجین وزیراعظم کے ساتھ اچانک پاکستان کے دورے پرجانا پڑگےا تھا جس کی وجہ سے وہ مشاعرہ میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔ےہ بات خصوصی طور پر اہمےت کی حامِل ہے کہ ناروےجےن وزےرِ اعظم زلزلہ زدگان کی امداد کے لءے خود اےک خطےر امدادکے ساتھ پاکستان گءے تھے اور اِس بات کا کرےڈٹ بھی ناروے مےں رہنے والے پاکستانےوں کو جاتا ہے ۔

025 — امید کا بجھتا ہوا چراغ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-025 | ↑ فہرست

امید کا بجھتا ہوا چراغ

دیوار پہ دستک منصورآفاق

پاکستان میں معاملہ صرف وزیر اعظم کی تبدیلی تک محدود نہیں ایسا لگتا ہے کچھ ہونے والا ہے ۔یہ تو خیر طے شدہ بات ہے کہ اُس طرف سے خیر کی خبر کبھی نہیں آءی لیکن گذشتہ کچھ دنوں سے پاکستان سے آنے والی خبریںاور زیادہ دل دہلانے والی ہیں ۔کوءی طوفان ، کوءی خوفناک حادثہ، کوءی ہولناک واقعہ،کوءی کرب کے دوزخ سے نکلی ہوءی تاریخ بدلنے کی ساعت،کوءی ٹوٹتی زمین کی دہشت خیز آواز،کوءی ساکت ہوتی زندگی ، کوءی ٹےلی وژن کی سکرےن پر چہرے بدلتی ہوءی رات، کوءی اجتماعی سماعت شکن دھماکہ۔۔کچھ معلوم نہیں کیا مگر

مےں اےک تےز رفتار رےل گاڑی کو اےک اےسی سرنگ سے گزرتے ہوءے دےکھ رہا ہوں جِس کا دوسرا دہانہ بند کر دیا گیا ہے

مجھے یاد ہے ۔ہمارے گھر میں ایک’’ کانی چارپاءی ہوتی تھی۔اس کا ایک پایہ بٹھانے کی کوشش کرتے تھے تو دوسرا خراب ہو جاتا تھا دوسرا بیٹھاتے تھے تو تیسراکونا خراب ہوجاتا تھا۔تیسرے کو ٹھیک کیا جاتا تھا تو چوتھا خراب ہو جاتا تھا۔ میرے بابانے اس کا نام پاکستان رکھا ہوا تھا۔۔۔ یہ میرے بابا کے دور کی بات ہے اب تو پاکستان کے چاروں کونے ایک جیسے ہیں ۔چاروں پاءے بیک وقت خراب ہو چکے ہیں اورہر پاءے کو کھڑا رہنے کےلءے سہارے کی ضرورت ہے ۔اب تو ایسا لگتا ہے کہ وقت وہاں پتھرایاہواہے۔زمین و آسماں کی گردشیں رکی ہوءی ہیں۔موسموں کے دریا جمے ہوءے ہیں ۔بصارتوں میں سلاءیاں پھیری ہوءی ہیں ۔ سماعتوں میں سیسہ بھرا ہوا ہے۔آوازوں میں سناٹے گونج رہے ہیں ۔ تعبیروں سے محروم خوابوں کے ہجوم آنکھوں سے چپک کر رہ گءے ہیں ۔آسیب زدہ فاقلے داءرے کے بھنورمیں ڈوب چکے ہیں۔

آرزو کی سسکتی ہوءی آنکھیں گلی کے نکڑ پر اپنی بے بسی کا تماشاآپ دیکھ رہی ہیں۔پاکستان مردہ منظروں کی ایک فلم بن چکا ہے۔ اڑتی ہوءی راکھ کے بگولے ۔فاسفورس بموں میں جلی ہوءی مسجدیں۔دورتک پھیلی ہوءی قبریں۔خودکش بمباروں کے طشت میں رکھے ہوءے سر۔چٹانوں پر کھدے ہوءے موت کے نقشِ پا۔نمازیوں کے چہروں کے خوفزدہ کتبے۔امید کے پرندوں کی کرلاہٹیں۔تپتی ہوءی ریت میں گم ہوتے ہوءے آسمان کے آنسو۔جمہوریت کے ایوانوں میں ہوتا ہوا پتلی تماشا۔بس یہی پاکستان کا ماضی اور حال ہے۔بس یہی۔۔تاریک میں ڈوبا ہوا ہے ۔ ماضی حال اور مستقبل۔ اس بات سے کوءی انکار نہیں کہ اندھیروں میں چراغ جلاءے سکتے ہیں ۔ تاریک گلیوں میں لاءٹس لگاءی جا سکتی ہیں۔ حکومتی تندورں پر دو روپے کی روٹی بیچی جا سکتی ہے۔غربیوں کے میلے میلے بچوں کےلءے اجلے اجلے سکول کھولے جا سکتے ہیں۔بے نظیر انکم سپورٹ سے کسی بیمار بڑھیا کی دواءی خریدی جا سکتی ہے۔۔مگرایسا لگتا ہے نظام نہیں بدلا جا سکتا۔۔

میں اپنے حقوق کی تلاش میںنکلی ہوءی یہ غربت زدہ زندگی کو کیا کہوں ۔۔سوال کرتے ہوءے تباہ حال انسانی ڈھانچوں کو یہ بات کیسے بتاءوں ۔۔ بچوں سمیت خود کشیاں کرتی ہوءی مفلوک حال ماءوں کیسے سمجھاءو کہ یہ سرمایہ دارانہ نظام۔۔۔اک نہ ختم ہونے والی رات ہے۔ جتنے نظریے بھی اس نظام ِ زر کے خلاف آءے ہیں۔تاریخ میں ان کی عمر چند لمحوں کے برابر ہے یہی کا نظام ظلم ہمیشہ سے ہے۔اور شاید آنے والے انسان کا بھی یہی مقدر ہے سو نظام نہیں بدل سکتا۔ صرف نظام بدلنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ کوشش جاری ہے۔جس کی واضح ترین مثال یہی ہے کل تک پرویز مشرف اقتدارکے گھوڑے پر سوارتھے آج آصف علی زرداری ہیں ۔مگر یہ گھوڑا ۔۔ہے بڑا بے وفا ۔۔۔ زیادہ دیر کسی کو بھی اپنی پیٹھ پربیٹھنے نہیں دیتا۔یقینا کل کسی اور کے ہاتھ باگ پر ہونگے اور پرسوں کسی اور کے پاءوں میں رکاب ہوگی۔ لیکن دیکھنے میں یہی آیا ہے کہ ماضی حال اور مستقبل کے سارے سوار ایک ہی قبیلے کے لوگ ہوتے ہیں۔زر پرستوں کایہ قبیلہ نظام ِ زر کانگہان ہوتا ہے۔۔مسلم لیگ نون ہو یا کاف۔۔پپلز پارٹی ہو یا عمران خان۔۔اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ یہ تمام صرف سرمایہ دارانہ نظام کی بقا کےلءے سر گرم ِ عمل ہیں ۔

دوسری طرف معیشت کی ستم گاہ میںزندگی کی درد انگےزکراہ طویل سے طویل تر ہوتی جارہی ہے۔ اس کی قبا میںجا بجا بھوک کے پیوند لگے جاتے ہیں ۔مہنگاءی نے اس کا بند بند مضمحل کر دیا ہے ۔ روٹی کی تلاش میں نکلا ہوا بچہ چاند کی گولاءی دیکھ دیکھ کراُکتا چکا ہے۔بھوک اس کا پیٹ کاٹتی جا رہی ہے۔ماں کو ہنڈیا میں پتھر اُبالتے ہوءے بہت دیر ہو چکی ہے۔فاقہ زدہ دوشیزہ کو اپنی عصمت کے دام بھی پورے نہیں مل رہے ۔روکھی سوکھی کھا کر رات گزارنے والے سفید پوش صرف پانی پر عمر گزارے جا رہے ہیں ۔ماہانہ پانچ ہزار روپے تنخواہ لینے والاچار بچوں کا باپ خودکشی کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔غربت آخری احتجاج کےلءے سڑکوں پر آنے والی ہے اور خدا نخواستہ اسے کالے بوٹوںتلے روند دیا گیاتو کیا ہوگا۔۔۔کچھ ضرور ہوگا کہ کچھ ہونے والا ہے ۔

قومیت کی قربان گاہ پر نثار ہونے کےلءے پختون اور بلوچ ہتھیلیوں پر سروں کو سجاکر گھروں سے نکل آءے ہیں اور انہیںبارود بھری آوازکے دھماکوںسے لوٹ جانے کا مشورہ دیاجا رہا ہے۔ ۔ خون پھر خون ہے گرتا ہے تو جم جاتا ہے ۔مگرسروں کی بےج بونے والے کےایہ نہیں دےکھ رہے کہ وہاں دماغوں کی فصل اگ آءی ہے جو بار بار اپنے کاٹنے والوں کوآگاہ کر رہی ہے کہ کچھ ہونے والا ہے ۔صرف ایک آزاد عالیہ سے کچھ امید تھی جو اب بجھتے ہوءے چراغ کی طرح ہوتی جا رہی ہے

بے شک دنیا کے تمام بڑے جراءم عدالت گاہوں میں ہوءے ہیں۔سقراط کی موت کا فیصلہ بھی عدالت گاہ میں ہوا تھا عیسی کو صلیب پرسجانے کاحکم بھی ایک عدالت سے دلایا گیا تھا۔منصور حلاج کوبھی سولی پرلٹکانے کافیصلہ قاضی القضاہ نے دیا تھا۔گلیلیو کے لءے بھی موت کی سزا عدالت ہی نے تجویز کی تھی ۔پا کستانی عدالتوں میں بڑے بڑے جراءم ہوءے ہیں ۔لیکن یہ بھی سچ ہے کہ انہی عدالتوں نے کروڑوں مرتبہ انصاف بھی کیا ہے اگر ایک سقراط کو زہر کا پیالہ پینا پڑا ہے تو ہزاروں سقراط انہی عدالتوں کی بدولت زندہ بھی رہے ہیںاگر ایک عیسیٰ مصلوب ہوا ہے تو کتنے مسیحاءوں کو انہی عدالتوں سے زندگی بھی ملی ہے اگر ایک منصور سولی پر سجا ہے تو انہی عدالتوں نے کتنے منصوروں کی سچاءی کو تسلیم بھی کیا ہے۔عدالت تو بناءی ہی انصاف کےلءے گءی ہے۔ اسی لءے جب کہیں عدالتوں میں ظلم ہوا تو تاریخ نے اسے اپنے سینے پر سجا لیا ۔مگر عدالتوں میں ایساکوءی واقعہ صدیوں میں ایک ہوا کرتا تھا۔ظلم کی کہانی برسوں میں کہیں کوءی ایک لکھی جاتی تھی۔یہ بات درست ہے کہ انسانی تاریخ میں پاکستان جیسی صورت حال کہیں دکھاءی نہیں دیتی ۔گذشتہ باسٹھ سالوں میںانصاف گاہوں نے ناانصافیوں کی ایسی تاریخ رقم کی ہے جسے دیکھ کر منصفی شرم سے پانی پانی ہو جاتی ہے ۔ ۔میں مانتا ہوں کہ ان عدالتوں نے ہمیشہ ڈکٹیٹروں کا ساتھ دیا ہے انہی کے اشاروں پر انصاف کی کرچیاں کی گءیں اور پھر انہیں لوگوں کے پاءوں میں چبھنے کےلءے شہروں ،سڑکوں اور گلیوں میں بکھیر دیا گیالیکن میرا خیال ہے کہ آسمان ابھی زمین سے مایوس نہیں ہوا۔ابھی کچھ لوگ موجود ہیں۔۔ مجھے اس پتھراءی ہوءی زندگی میںدور سے کسی نومولود بچے کے رونے کی آواز سناءی دے رہی ہے۔

026 — رب المشرقین و رب المغربین

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-026 | ↑ فہرست

رب المشرقین و رب المغربین

میں آج اہل ِمغرب کی طرف سے ایک پیغام لایا ہوں اہل مشرق کی طرف۔۔کہ آءو ہم مل کر دنیا میں ظلم و زیادتی کرنے والوں کے خلاف کام کریں ۔۔آءو جہاد کریں امن اور انصاف کےلءے۔آءو وہاں وہاں روشنیوں کی تقسیم کریں جہاں جہاں اندھیرے ہیں ۔۔آءوایک دوسرے سے نفرت کرنے کی بجاءے ایک دوسرے سے پیار کریں ۔ ایک دوسرے کو قتل کر نے کی بجاءے ایک دوسرے کو زندگی کی خوبصورتیوں سے سرفراز کریں ۔مجھے ایک نظم یاد آرہی ہے جس کا عنوان ہے صدیوں کا فرق۔

ہم ڈیسک بنایا کرتے تھے

پچھلی صدی تک

اب تابوت بنانے کا

کام زیادہ ہے

آءو ۔ہم تابوت بنانے کی بجاءے ڈیسک بناءیں سکولوں کے ڈیسک۔ بارودبانٹنے کی بجاءے روشنی اور خوشبو تقسیم کریں ۔مشرق اور مغرب کے درمیان محبت کے اس پیغام کو ایک گیت کی شکل بھی دی گءی ہے اس گیت میں جو انگلش کی لاءنیں ہیں وہ گیت کے باقی اوزان سے لگا نہیں کھاتی مگر دھن میں یہ بہت خوبصورت لگتی ہیں ۔اس گیت کی دھن مشہور شاعر اور موسیقار افضل عاجز نے ترتیب دی ہے مجھے ایسا لگتا ہے جیسا یہ گیت دھن کو سامنے رکھ کر لکھا گیا ہے

مری گلیوں میں اذانیں

مری مسجدیں ہزاروں

یہاں علم کے خزانے

یہاں رحمتیں ہزاروں

یہی فخر سے کہوں میں

آءی ایم دی ویسٹ

یو آر دی ایسٹ

یٹ وءی آر ون

یہی ماتھے پر لکھوں میں

جو ہے مشرقین کا رب

وہی مغربین کا رب

وہ جو تیری آنکھ میں ہے

وہی میرے نین کا رب

کوءی صاحبِ جنوںمیں۔۔

یو آر دی ایسٹ

یٹ وءی آر ون

میں غلام ِ مصطفی ہوں

ہے فروغِ دین مجھ سے

میں ہوں اس سے معتبر تو

یہ ہے سرزمین مجھ سے

سو شریک ِ درد ہوں میں

یو آر دی ایسٹ

یٹ وءی آر ون

مجھے جنگ سے ہے

نفرت میرا دین امن پرور

کوءی ظلم کی کہانی

نہ لکھے کہیں پہ جا کر

ہرستم پہ دکھ کروں میں

یو آر دی ایسٹ

یٹ وءی آر ون

اس حوالے سے ایک مختصر سی نظم بھی برطانیہ سے پاکستان کی فضاءوں میں گردش کرتی ہوءی دکھاءی دی ہے اس نظم کا عنوان بھی یہی ہے ’’آءی ایم دی ویسٹ ‘‘

اہلِ مغرب سہی۔یہ مگر یاد رکھ

اُس سراپا ہدایت کا ہوں امتی

جس نے بس ایک انسان کے قتل کو

ساری انسانیت کا کہا قتل ہے

جس کے نزدیک انسانی اعمال میں

جرم کی آخری انتہا قتل ہے

مصطفی جان رحمت کا ہوں امتی

برطانیہ کا امیج پاکستان بہتر بنانے والی اعتدال پسند برطانوی سوچ کے ساتھ اُس شدت پسندسوچ کاایک مناظرہ بھی ہوا جو یہ سمجھتی ہے کہ برطانیہ اس وقت دنیامیںواحد استحصالی طاقت کاسب سے بڑا حلیف ہے سو عظیم جنگی جراءم میں دونوں طاقتیں برابر کی شریک ہیں ۔اس مناظرہ کے دوران ادا ہونے والے کچھ ڈاءیلاگ پیش خدمت ہیں

برطانوی سوچ۔’’تمہیں برطانیہ میں ہزاروں مسجدیں نہیں دکھاءی دیتیں ۔برطانیہ میں جس قدر مذہبی آزادی ہے وہ دنیا کے کسی اور ملک میں نہیں ۔برطانیہ کے گلی کوچوں میں مسلمان کءی دھاءیوں سے اسلام کی تبلیغ کررہے ہیں جن کی وجہ سے کءی ہزار لوگوں نے اسلام قبول کیا ہے ۔ جن شہروں میں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے وہاں کے گلیوںمیں اسی طرح اذان کی آواز سناءی دیتی ہے جس طرح کسی اسلامی ملک میں۔ ۔سکولوں میں مسلمان بچوں کو حلال کھانا ملتا ہے ۔ برطانیہ میں عورت کو بھی اتنے ہی حقوق حاصل ہیں جتنے مرد کو۔ یہاں جذباتی طور پر کسی بھی کسی کو مجروح کرنا جرم ہے۔ تمہیں پاکستان میں رہتے ہوءے برطانیہ اس انداز میں دیکھنا چاہءے‘‘

شدت پسند سوچ۔’’ جو کچھ عراق میں ہورہا ہے جو کہانی افغانستان میں لکھی جارہی ہے اس کا ذمہ دار بھی برطانیہ ہے۔کیا ہم اتنی آسانی سے اس کے اتنے بڑے جراءم کو معاف کردیںصرف اس لءے وہاں تم مسلمان بھی رہتے ہو ‘‘

برطانوی سوچ ۔ ’’ نہیں پیارے بھاءی اس جراءم کا ذمہ دار برطانیہ نہیں چند صاحب اقتدار شخصیات ہیں ۔جن کے ہاتھ میں اب دنوںبرطانیہ کی خارجہ پالیسی ہے ۔جو اگلے انتخابات کے بعد ان کے ہاتھ میں نہیں رہے گی میں تمہیں پورے یقین سے کہتا ہوں کہ برطانوی عوام قطعاً نہیں چاہتے کہ ان کی فوجیں کہیں جا کر ظلم کی کوءی کہانی لکھیں ۔ جب عراق پر حملہ کیا گیا تھا اس کے خلاف دنیا کا سب سے بڑا احتجاج لندن میں ہوا تھا جو برطانوی لوگوں نے کیا تھایعنی انگریزوں نے کیا تھا بیس لاکھ سے زاءد لوگ لندن کی سڑکوں پر نکل آءے تھے ۔‘‘

شدت پسندسوچ۔ ’’ ممکن ہے تمہاری بات درست ہو لیکن میں اس لءے اس بات کو تسلیم کرنے سے انکار کر رہا ہوں کہ برطانوی عوام موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کے خلاف ہیں ۔اگر وہ خلاف ہوتے توانہیں ووٹ نہ دیتے ۔جب برطانوی عوام ایسے حکمرانوں کو ووٹ دیتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اکثریت ان کی ان پالیسوں کے حق میں ہے ‘‘

برطانوی سوچ۔’’ نہیں ایسا ہرگز نہیں ۔ برطانیہ کے پچھلے وزیر اعظم ٹونی بلیءر کو اسی خارجہ پالیسی کی وجہ سے پراءم منسٹر شپ سے ہاتھ دھونے پڑے ہیں ‘‘

شدت پسند سوچ ۔’’مگر موجودہ وزیر اعظم بھی تو اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے ‘‘

برطانوی سوچ ۔ ’’ مکمل طور پر نہیں ۔ مگر اس پالیسی کے تسلسل کی وجہ برطانیہ میں لیبر پارٹی کی مقبولیت میں دن بہ دن کمی واقع ہوتی جارہی ہے ‘‘

اس مناظرے میں دونوں طرف سے کءی مشکل مقام آءے مگراعتدال پسند قوتوں نے شدت پسند قوتوں کواپنے دلاءل کی گرفت سے نہیں نکلنے نہیں دیا۔لیکن سچ یہی ہے کہ برطانیہ کو اتنی خوبصورتی بحال رکھنے کےلءے اپنی خارجہ پالیسی پر بھی غور کرنا ہو گا۔برطانوی حکومت کو اپنا معیارِ انسانیت دنیا کے ہر خطے میں ہر نسل اور ہر مذہب کے لوگوں کے یکساں بنا نا ہو گا وگرنہ یہ اعتدال پسند برطانوی عوام کی سوچ کوءی فیصلہ کرنے پر مجبور ہو جاءے گی۔

027 — ایک اور سوال

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-027 | ↑ فہرست

ت ہے

جیسی ہو

ایک اور سوال

دنیا میں بہت سے ایسے سوال موجود ہیں جن کے کءی کءی جواب موجود ہیں مگر جواب دینے والے خود بھی کسی اور جواب کی تلاش میں پھرتے ہیں اگر ماضی قریب کے سوالوں کا جاءزہ لیا جاءے تو اس وقت اس سوال کا صحیح جواب نہیں ملا سکا کہ گیارہ ستمبر کے روز امریکہ کیا ہوا تھااور کچھ ہوا تھا اس کاذمہ دار کون ہے؟۔امریکہ کو افغانستان پر قبضہ کرنے میں کیا دلچسپی تھی،گارگل کی جنگ کس نے شروع کی تھی، جنرل ضیاء الحق کے قتل میں کون ملوث تھاوغیرہ وغیرہ ۔انہی جیسے سوالوں کے درمیان ایک تازہ ترین سوال میری نظر سے گزرا اورمیں نے اس کے جواب کی تلاش میں گذشتہ کءی روز کے اخبارات کو چھان ڈالا مگرکہیںکوءی تسلی بخش جواب نہیں مل سکا وہ وہ تازہ ترین سوال یہ تھا کہ کچھ چند ہفتوں پہلے جب نواز شریف پاکستان آءے تھے تو انہیں ایءرپورٹ سے ہی جدہ روانہ کردیا گیا تھا پھر ایسا کیا ہوا کہ انہیں اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان آنے کی اجازت مل گءی۔۔ اگر شاہ عبداللہ نے جنرل (ر) پرویز مشرف کو اس فیصلے پر مجبور کیا ہے تو انہیں اس کی فوری ضرورت کیوں محسوس ہوءی ، شاہ عبداللہ چاہتے تو سات سال پہلے بھی نواز شریف اور پرویز مشرف کے درمیان صلح کراسکتے تھے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا ، نواز شریف کے پاس آنے سے چند روز پہلے پرویز مشرف خود ایک دن کےلءے سعودی عرب تشریف لے گءے تھے وہاں کیا ہوا اس کی تفصیل کوءی نہیں بنا سکتا سواءے قاف لیگ کے ایک بیان کے سوا اور کوءی وضاحت سامنے نہیں آءی کہ نواز شریف بھی ڈیل کر کے پاکستان آءے ہیں ۔ اس ڈیل کی تفصیل پربھی دبیز پردے گرے ہوءے ہیں ۔نون لیگ اور صدارتی ترجمان دونوں نے سعودی عرب میں نوازپرویز ملاقات کی تردید کی ہے ، اس سے چند دن پہلے وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک امریکی جریدے کے اس بیان کی بھی تردید کی تھی کہ نواز شریف کی واپسی کےلءے حکومت پر امریکہ اور سعودی عرب کی طرف سے کوءی دباءو ڈالا جا رہا ہے۔اس میں کوءی شک نہیں کہ سعودی حکومت نے اس سلسلے میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے اسکا اندازہ نواز شریف کی وپسی کے سفر سے بھی کیا جا سکتا ہے کہ نواز شریف اور اس کی فیملی کو شاہی طیارے پر لاہور پہنچایا گیا ہے مگر کیوں؟ ۔ سعودی حکومت کو اس وقت اس کی ضرورت کیوں محسوس ہوءی ۔ اگراس بات کو سچ سمجھ لیا جاءے کہ امریکہ کے کہنے پر سعودی حکومت نے یہ سب کچھ کیا ہے تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا موجودہ حالات میںنواز شریف کی پاکستان آمد جنرل (ر)پرویز مشرف کو مضبوط کر رہی ہے۔کیونکہ یہ بات تو طے شدہ ہے کہ ابھی تک امریکہ بہادر، جنرل (ر)پرویز مشرف کے ساتھ ہے ۔ اگر امریکہ جنرل (ر)پرویز مشرف کے ساتھ نہ ہوتا تو وہ اس پر ججوں کو بحال کرنے کےلءے دباءوڈالتا ۔عدلیہ پر وار پرویز مشرف کی کام جس پر تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی مگر اس معاملہ میں امریکہ نے کوءی خاص دلچسپی نہیںلی ۔اس سلسلے میں تھیوری یہ بھی بیان کی جارہی ہے کہ یہ کام بھی نے نظیر بھٹو نے امریکہ سے کرایا ہے کہ اس طریقے سے قاف لیگ کمزور ہوجاءے گی اور بے نظیر بھٹو اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاءیں گی۔یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف بھی اس حقیقت سے آشنا تھے وہ کیوں نواز شریف کی واپسی پر آمادہ ہوگءے کیا وہ بھی قاف لیگ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔کچھ لوگوں کا یہ خیال بھی ہے نواز شریف کی واپسی میں شرط بھی موجود تھی کہ وہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے یعنی باءیکاٹ کریں گے۔لیکن میں اسے بعید از قیاس سمجھتا ہوں ۔یقینا نواز شریف کے باءیکاٹ سے قاف لیگ فاءدے میں رہے گی لیکن اس بات کا بھی مکمل اندیشہ موجود ہے کہ حکومت کے خلاف چلنے والی تحریک الیکشن کے خدو خال مسخ بھی کر سکتی ہے۔اس وقت ملک کی صورت حال ایسی ہے کہ کوءی بڑی عوامی تحریک سڑکوں کا رنگ لال کر سکتی ہے ۔دیکھنے والوں کو گلیوں میں کروٹیں لیتا ہو ااحتجاج دکھاءی دے رہا ہے ۔یعنی نواز شریف کی واپسی کسی صورت میں بھی جنرل (ر) پرویز مشرف کے ہاتھ مضبوط کرتی ہوءی دکھاءی نہیں دیتی ۔سوال وہیں اپنی جگہ پر سلگ رہا ہے کہ نواز شریف کو الیکشن سے پہلے کیوں واپس لایا گیا ہے۔نواز شریف کی موجودہ گفتگو سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ ججوں کی بحالی سے پہلے وہ کسی بھی حکومتی معاملہ میں شریک نہیں ہونا چاہتے ۔کیونکہ کسی زیادتی کی صورت میں جس دروازے پر دستک دی جا سکتی تھی جنرل (ر) پرویز مشرف نے وہ بھی بند کردیا ہے۔پھر وہی سوال اٹھتا ہے کہ اگر وہ الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہتے تھے وہ پاکستان میںایسے وقت میں کیوں آءے ہیں کہ ان کی آمد ایک سوالیہ نشان بن گءی ہے ۔ طرح طرح سوال کءے جارہے ہیں ۔ہر کوءی یہی پوچھتا ہے کہ پرویز مشرف کے ساتھ نواز شریف کی کس طرح کی ڈیل ہوءی ہے۔ میں نے گزشتہ روز اپنا یہی سوال کہ وہ کیوں کیسے اور کس طرح آءے ہیں نواز شریف کے ایک بہت قریبی ساتھی سے کیا تو اس نے کچھ سوچنے کے بعد کہا ’’میرا خیال ہے اس سوال کا جواب خود نواز شریف کو بھی معلوم نہیں۔

028 — بیچارہ نواب زادہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-028 | ↑ فہرست

بیچارہ نواب زادہ

پاکستان آءندہ الیکشن میں عمران خان اور کسی سیٹ پر کامیاب ہوں نہ ہوں ضلع میانوالی کی دونوں نشتیں وہ ضرور جیت جاءیں گے ۔ خاص طور پر وہ قومی اسمبلی کی وہ نشست جس پر وہ پہلے بھی ایم این اے رہ چکے ہیں اور عمران خان کے الیکشن نہ لڑنے کے سبب وہ نواب زادہ عماد ایم این اے منتخب ہوءے ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اس حلقہ کے لوگ دوبارہ یہ غلطی نہیں کریں ، ملک عماد سے ان دنوں ایک واسطہ تھا ۔بیچارے میرے ہاتھوں بڑے خراب ہوءے۔ واقعہ یہ ہوا کہ میرا ایک دوست فارن آفس میں ملازم ہےں اس سے ملاقات ہوءی تو پتہ چلا کہ انکاکہیں اور تبادلہ کر دیا گیاہے میں نے بڑی حیرت سے پوچھا کہ آپ نے تو ہمیشہ اپناکام پوری دیانت داری اور ایمانداری سے کیا ہے اور پوسٹ پر آپ کام کر رہے تھے میرا خیال میں تو اس کےلءے آپ سے زیادہ موضوع آدمی شاید ہی کوءی اور ہو۔وہ کہنے لگا ’’چھوڑو یار آفسران اعلی کی مرضی۔۔کام ہی کرنا ہے نا یہاں نہ سہی وہاں سہی‘‘میں سے وہاں اٹھا تو مجھے یاد آیا کہ نواب زادہ عماد ملک وزارت خارجہ کا وزیر مملکت ہےں۔اس سے میرا کوءی تعلق نہ سہی مگر وہ ہےں تو میانوالی کے۔۔۔ اور میرے کءی دوست اس کے بڑے قریبی ساتھی بھی ہیں۔میرے ذہن میں پہلا نام عطااللہ عیسیٰ خیلوی کا آیا۔پھر مجھے خالد مسعود خان شادی خیل یاد آگءے۔اتفاق سے اسی روز میں جا بھی میانوالی رہا تھا۔میں سیدھا کمرمشانی خالد مسعود خان کے پاس پہنچ گیا۔ نوابزادہ عماد ملک کو ایم این اے بنانے میں سب سے اہم کردار خالد مسعود خان کا تھا۔اس کا اندازہ اس بات سے باآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ عمادملک سابق ایم این اے عبیداللہ شادی خیل کے مقابلے میں الیکشن لڑ رہے تھے جوخالد مسعود خان کا چچا زاد بھاءی ہےں۔یقینا یہ سوال ذہن میں ابھر آیا ہو گا کہ انہوں نے اپنے چچا کے بیٹے کو چھوڑ کر عماد ملک کی حمایت کیوں کی ۔ دراصل گذشتہ بلدیاتی انتخاب میں خالد مسعود کے والد کے ساتھ ان لوگوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ خالد مسعود کوناظم بناءیںگے مگر وقت آنے پر انہوں نے کسی اور کو نامزد کر دیا ۔ خالد مسعود کے والد جو بہت بوڑھے تھے انہوں نے خالد مسعود سے وعدہ لیا تھاکہ اگر میں مر گیا توتم نے ہرحال میں آءندہ الیکشن میں انہیں وعدہ خلافی کی سزا دلانی ہے۔ سو جب خالد مسعود کی محنتوں اور کوششوں سے عماد ملک جیت گیا تو خالد مسعود نے اپنے باپ کی قبر پر اکیس کلاشن کوفوں سے فاءرنگ کر کے سلامی دی گءی ان اکیس کلاشن کوفوں میں نوابزادہ عماد ملک اور اس کے بھاءی کے علاوہ ان کا باپ نوابزادہ اسد کی کلاشن کوفیں بھی شامل تھیں۔

میں کمرمشانی پہنچا تو خالد مسعود خان اپنی زمینوں پر گءے ہوءے تھے فون کیا تو انہوںنے کہا ’’تم بیٹھو میںآر ہا ہے میں نے کہا نہیں میںخود ادھر ہی آرہا ہوں ۔تقریبا دس میل ہمیں نے سفر کیا اور اتنا ہی سفر خالد مسعود خان نے کیا۔سڑک کے اوپر ملاقات ہوگی ۔ خیر وہ مجھے واپس اپنی ڈیرے پر لے آیا۔میں نے اپنے آنے کا سبب بتایا اس نے اسی وقت عماد ملک کہہ دیا کہ اس تبادلے کو فوراً منسوخ کر دیا جاءے۔۔میں میانوالی سے واپس آگیا دوتین دن کے بعد میں نے پتہ کیا تو تبادلہ منسوخ نہیں ہوا تھا۔ میں نے پھر خالد مسعود سے کہا اس نے عماد ملک کو پہغام بھیجاکہ تمہیں میرے کہے ہوءے کام بھی بھولنے لگ گءے ہیں۔مگر کچھ بھی نہ ہوا۔مجھے بڑی تکلیف ہوءی ۔ میںنے عماد ملک کو قومی اسمبلی کی ایک اہم شخصیت سے فون کرایا۔عماد ملک نے کہا جی کوءی مسءلہ نہیں تبادلہ روک دیا گیا ہے۔مگر تبادلہ نہ رک سکا۔میں نے عماد ملک کے ایک اور تعلق والے سے اسے فون کرایا۔ عماد ملک نے پھر کہا کہ بس ابھی تبادلہ منسوخ ہو گیا مگراس دن الٹا میرے دوست کو چارج چھوڑے کا حکم مل گیا۔۔پھر میں نے خاصی تحقیق کی کہ تبادلہ کیوں نہیں رکا تو پتہ چلا کہ بیچارے وزیر مملکت نوابزادہ عماد ملک نے تو پوری کوشش کی مگر کہنا کسی نہیں مانا۔۔۔پھر مجھے عماد ملک کے دادا نواب امیر محمد خان یاد آگءے۔ جو مغربی پاکستان کے گورنر تھے اور جب کوءی حکم دے دیتے تھے تو صدر ایوب بھی اسے منسوخ کرنے کی ہمت نہیں کرتے تھے۔

جب عماد ملک نے الیکشن جیتا تھا تو میں نے خالد مسعود خان سے کہا تھا کہ آپ نے بڑا ظلم کیا ہے ۔کالا باغ کے نوابیں جنہیں میں عوامی محاذ نے میانوالی کی سیاست سے فارغ کردیا تھا۔تقر یباًتی باءیس سال بعد آپ نے پھر میانوالی کی سیاست کی باگیں ان کے ہاتھ میں دے دی ہیں۔افضل عاجز جس نے میں میانوالی کی سڑکوں پر چیخ چیخ کرکہاتھا

میکوں سونہہ آپنڑیں بچڑی سے سر ننگے دی تساں قاتل ہو

تساں کل وی ظلم دے عادی ہاءے تساں اج وی ظلم تے ماءل ہاءو

تساں پھرداں سرداں ڈتی ہے جند سولاں وات غریباں دی

تساں کہہ جانڑو جو جھگیاں وچ کنجے لنگھدی اے رات غربیاں دی

خالد مسعود خان !کہیں ظلم اور جبر کا ۔اندھیروں اور تاریکیوں کا دور پھر نہ لوٹ آءے۔اگر ایسا ہوا تو میانوالی کی تاریخ آپ کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔خالد مسعود میری باتیں سن کر ہنس دیا تھا۔ اس وقت تو اس کی ہنسی کا مفہو م میری سمجھ میں نہیں آیا مگرتبادلے کی اس منسوخی نے مجھے اس ہنسی کی ساری کہانی سنادی ہے کہ اب جس مقام پر یہ لوگ پہنچ چکے ہیں وہاں ایم این اے کیا وزیر بھی بن جاءیں توبھی نکسی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

پھر مجھے وہ وقت یاد آگیا جب پرویز مشرف نے عماد ملک کے والد گرامی نوابزادہ اسد کو کءی ہفتے تھانے کے حوالات بند رکھا تھا۔پھر مجھے یاد آیا کہ اس واقعہ کے کچھ عرصہ بعد عماد ملک کی چچازاد بہنیںسمیرا ملک اور عاءلہ ملک پرویز مشرف کی مشیر خاص تھیں۔پرویز مشرف بھی عجیب آدمی تھا۔۔۔ کچھ دنوں کے بعد اسی ملک اسد کے پاس کالا باغ پہنچا ہوا تھا۔لیکن مری ہوءی جاگیر داری پرویز مشرف کے کندھابھی زندگی نہ دے سکا۔بیچارے کالا باغ کے نوابوں ووٹ حاصل کرنے کےلءے ایسے ایسے لوگوں کے گھر جانا پڑا جنہیں وہ اپنی سڑک سے گزرنے کی بھی اجازت نہیں دیا کرتے تھے۔

029 — بیچارہ نواب زادہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-029 | ↑ فہرست

یہ کالم ڈپلیکیٹ ہے۔ مکمل متن اسی کتاب میں کالم 028 — dewar ph dastk .nawab.f (1) پر موجود ہے۔
ویب لنک: mansoorafaq.net/mera-pakistan/028-dewar-ph-dastk-nawab-f-1 پر بھی یہی کالم کھلے گا۔

030 — شہباز شریف کی ادب دوستی

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-030 | ↑ فہرست

شہباز شریف کی ادب دوستی

عطاالحق قاسمی کی منعقدہ سہہ روزہ الحمر عالمی ادبی ثقافتی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کی صدارت میاں محمد شہباز شریف کریں گے۔یہ خبر پڑھتے ہی مجھے لندن میں احمد ندیم قاسمی کی یادمیں ہونے والی تقریب یاد آگءی۔تقریب کے مہمان خصوصی شہباز شریف تھے ۔ مہمان خصوصی عطالالحق قاسمی تھے ۔گفتگو کرنے والوں میں بڑے بڑے اہل قلم موجود تھےنظامت کے فراءض میں سرانجام دے رہا تھا اور سوچ رہا تھا کہ میاں محمد شہباز شریف آکر کیا کہیں گے مگر جب انہوں گفتگو شروع کی تو میں حیران ہوتا چلا گیامجھے پہلی بار معلوم ہوا کہ میاں شہباز شریف کا شاعرانہ ذوق اچھے اچھے شاعروں سے زیادہ بہتر ہے،انہوں نے جس انداز کی علمی گفتگو کی اس کی توقع کسی بھی سیاست دان نہیں کی جا سکتی اپنی گفتگو میں جس طرح کے شعار سناءے اورپھر انہیںپاکستان کے تناظر میں علامت کے طور پر پیش کیاوہ یقیناً حیرت انگیز تھا۔انہوں اس گفتگو میں احمد ندیم قاسمی کے حوالے سے ایک واقعہ سنایا اس سے وہ مجھے اور بھی اچھے لگے انہوں نے کہا کہ ان کے پچھلے دور حکومت میں جب انہیں کہا گیا کہ احمد ندیم قاسمی تو پیپلز پارٹی کے آدمی ہیں اورمجلس ترقی اردو جیسے اہم ادارے کے سربراہ ہیںانہیں فوراً تبدیل کیا جاءے تو میں نے مشورہ دینے والے کوکہا ’’نہیں ہر گز نہیں احمدندیم قاسمی تو پاکستان کی پہچان ہیں ہماری پہچان ہیں مجھے یہ واقعہ سن کر ڈیگال یاد آگیا جسے جب یہ مشورہ دیا گیا کہ ملک دشمن سرگرمیوں کی بدولت سارتر کو گرفتار کر لیا جاءے تو اس نے کہا تھا سارتر تو فرانس ہے اسے کیسے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

اپنی گفتگو کے اختتام پر میاں شہباز شریف نے بڑے ہی خوبصورت انداز میں عطالحق قاسمی کی اس غزل

خوشبوءوں کا اک نگر آباد ہو نا چاہءے اس نظامِ زر کو اب برباد ہونا چاہءے

کو موضوع سخن بنایا اور اس کے حوالے سے پاکستان میں ایک نءے نظام کی اہمیت و ضرورت پر زور دیا جس میں غریب اور امیر درمیان بڑھتے ہوءے تفاوت کو کم کرنا بنیادی بات تھی۔ان کی گفتگو میں سب سے حیرت انگیز بات یہ تھی کہ انہیں عطالحق قاسمی کی پوری غزل یاد تھی یہ شعر تو انہوں نے دو مرتبہ سنایا

ظلم بچے جن رہا ہے کوچہ و بازار میں عدل کو بھی صاحب اولاد ہو نا چاہءے

آج جب عدل صاحبِ اولاد ہو چکا ہے اور میاں محمد شہباز شریف پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہیں۔میرا خیال انہیں عطاالحق قاسمی کی غزل کے مطلع پر بھی غور کرنا چاہءے جس میں عطا صاحب نے کہا ہے

اس نظام ِ زر کو اب برباد ہونا چاہءے۔صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بھی اقتدار میں آتے ہوءے یہی کہا تھا کہ ہم نظام بدلنے کےلءے ہیں۔میرے خیال میں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ دونوں اس نظام ِ زر کی بربادی کے خواہش مند ہیں مگرافسوس دونوں کے ہاتھ اس نظام ِ زر کو مضبوط تر کرنے پر مجبور ہیں۔میاںمحمد شہباز شریف نے کءی باراپنے ہم اقتدار دوستوں سے کہا کہ ہم جس طرف جا رہے ہیں وہ بہت خوفناک ہے غربت مہنگاءی اور لوڈ شیڈنگ کے گرم اندھیروں میں بھٹکی ہوءی مخلوق کے صبر کا پیمانہ کسی وقت بھی بھر سکتا ہے۔مگر سنے والوں کچھ سناءی ہی نہیں دے رہا۔الحمرا ادبی تقافتی کانفرنس کے دعوت نامے میں ان کا نام دیکھنے سے پہلے میرا خیال تھاکہ زیادہ تر سمتوں سے ’’سب اچھا‘ہے ‘‘کی آوازیں اتنے زور ان کی سماعت میں اتاری جا رہی ہے کہ عطالحق قاسمی کے شعروں کی سسکتی ہوءی بین کرتی ہوءی صدا ان تک پہنچ ہی نہیں۔اس کانفر نس میں ان کی شرکت سے امید کی ایک لو جاگی ہے کہ نظام زر کی بربادی کے بارے میں سوچنے والا میاں محمد شہباز شریف ابھی پتھر کا نہیں ہوا۔ ابھی اس کے سینے میں دل دھڑکتا ہے۔ مگر دل تو بھیڑے کے سینے میں دھڑکا کرتا ہے سو شہباز شریف کو صرف اپنے دھڑکتے دل پر اکتفا نہیں کرنا چاہءے۔روشنی اور خوشبو کے اس سفر میں حضرت عمر کے نقشِ کفِ پا ان کے منتظر ہیں۔وہ اپنے جلا وطنی کے دنوں میں جو کچھ سوچا کرتے تھے اس پر عمل پیرا ہوں۔احمد ندیم قاسمی اور عطالحق قاسمی کا راستہ اگرچہ بہت کھٹن ہے مگریہ پاکستان کو اس منزل کی طرف لے جا سکتا ہے جہاں زکوات لینے والا کوءی نہ رہے۔احمد ندیم قاسمی اور عطالحق قاسمی کے تعلق پر یاد آیا کہ اسی تقریب میں شاید فاروقی نے کہا تھا

’’ بڑے قاسمی کی یاد میں ہونے والی اس تقریب کی صدارت کاحق چھوٹے قاسمی کا ہی بنتا تھا، چھوٹے قاسمی اور بڑے قاسمی کے درمیان میں بہت سی باتیں ایک جیسی ہیں ،چھوٹا قاسمی بھی شاعر ہے اور بڑے قاسمی بھی شاعر تھے لیکن انہوں نے شاعری کے حوالے سے بھی چھوٹے اور بڑے کے مرتبے کو قاءم رکھا ہوا تھایہ اوربات کہ چھوٹے قاسمی اس معاملہ کبھی کبھی ڈنڈی بلکہ ڈنڈا مار جاتے ہیں اور بڑے بڑے کمال کے شعر کہہ دیتے ہیں ایک شعر دیکھءے

لگتا ہے بہت دیر رکے گی میرے گھر میں اس رات کی آنکھوں میں شناساءی بہت ہے

دونوں افسانہ نگار اور ڈرامہ نگار بھی ہیں ،مگر یہاں چھوٹے قاسمی بڑے قاسمی میں تھوڑی سی تفاوت موجود ہے چھوٹے قاسمی نے ڈرامے کے میدان میں مزاح کو پسند کیا جب کہ بڑے قاسمی نے بڑی بڑی گھمبیر کہانیاں تحریر کیں۔بڑے قاسمی بھی کالم نگار تھے چھوٹے قاسمی بھی کالم نگار ہیں ، بڑے قاسمی بھی تنقید لکھتے تھے چھوٹے قاسمی بھی تنقید نگار ہیں ،بڑے

قاسمی ’’فنون جیسے معتبر ’’ادبی جریدے کے مدیر اعلیٰ تھے چھوٹے قاسمی بھی ’’معاصر جیسا اہم ادبی میگزین نکالتے ہیں بڑے قاسمی کا تعلق بھی ایک مذہبی گھرانے سے تھا چھوٹے قاسمی بھی ایک مذہبی شخصیت کی اولاد ہیں،دونوں ذہنی طور پر ترقی پسند ہیں مگر دونوں کے بڑی بڑی خوبصورت نعتیں لکھی ہیں۔ہاں بڑے قاسمی جیل ویل بھی چلے جاتے تھے مگر چھوٹے قاسمی کو یہ پسند نہیںاگر چہ سچ لکھنے کا انہیں بھی بڑا شوق ہے ۔جنابِ شہباز شریف صاحب ! کچھ خیال کیجءے ۔ایسا نہ ہوکہ چھوٹے قاسمی جیل ویل سے دل لگا بیٹھیں۔۔

031 — حیرتوں بھرا صوبہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-031 | ↑ فہرست

حیرتوں بھرا صوبہ

مجھے پہلی حیرت اس وقت ہوءی جب ڈاکٹرشیر افگن سے ایک طویل عرصہ کے بعد ملاقات ہوءی ۔ ان کے ساتھ میری زندگی کا ایک لمبا دورانیہ گزراہواہے۔میرے ساتھ تمام تر دوستی اور تعلق کے باوجود انہوں نے میانوالی کی زبان کوکبھی سراءیکی تسلیم نہیں کیاتھا۔اور ہمیشہ یہی کہاتھاکہ میانوالی کوصوبہ پنجاب سے نکال صوبہ سرحد میں شامل کیا جاءے۔۔ مگراس مرتبہ ڈاکٹر شیرافگن نے گفتگو کا آغاز ہی یہیںسے کیا۔۔منصوراب یہ طے کر لیا ہے کہ ہم تختِ لاہور کے قیدی نہیں رہیں گے ۔سراءیکی صوبہ پاکستان کی سالمیت کےلءے ناگزیر ہو گیا ہے۔ میںنے حیرت سے پوچھا ’’یہ آپ کیا کہہ رہے ہیںمگرانہوں نے میری بات کو نظرانداز کرتے ہوءے سراءیکی صوبے کے سلسلے میں اپنے کارہاءے نمایاں بیان کرنے شروع کر دءیے

(بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے )

میں ابھی اسی حیرت میںپھر رہا تھا کہ دوسری حیرت نے میرے پاءوں پکڑ لءے ۔مجھے ایک اخبار میں سراءیکی صوبے کے حق میںمحمد علی درانی کا بیان نظر آگیا ۔۔یقین کیجءے میں نے آنکھیں مل مل کر اسے پڑھاا۔آنکھیں ملتے ملتے وہ زمانہ میری آنکھوں میں گھومنے لگاجب محمد علی درانی کے ساتھ میرا خاصے روابط ہوا کرتے تھے ۔وہ ان دنوںجماعت ِ اسلامی کی ایک ذیلی جماعت’’ پاسبان ‘‘کے سارا کچھ تھے۔اانہی دنوںایک بار انہوں نے مجھے سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ یہ سراءیکی تحریک ایک ملک دشمن تحریک ہے تمہیں اس کا حصہ قطعاً نہیں بننا چاہءے۔(موسموں کی تبدیلی معجزے دکھاتی ہے)

اگلے دن مجھے تیسری حیرت نے گھیر لیا۔ میراایک پرانا دوست جوایک ایڈواٹزنگ کمپنی کا مالک ہے اس نے مجھے کہا’’ آءو یار مل کر میانوالی میں سراءیکی میلہ کراتے ہیں۔میں نے اپنے اس دوست سے پوچھا۔یار نہ تو تم سراءیکی ہو اور نہ ہی تمہارا تعلق سراءیکی علاقے سے ہے۔میری سمجھ میں نہیں آیا کہ میانوالی میں سراءیکی میلہ کرانے سے تمہیںکیا دلچسپی ہے۔ ہنس کر کہنے لگا۔یار اس سلسلے میںکہیں کچھ فنڈنگ موجود تھی۔اس میں سے کچھ ہمیںبھی مل جاتا کچھ تم بھی کما لیتے۔اور میں ایک اور حیرت سے دوچار ہوا کہ پاکستان میں ایسے ادارے بھی پیدا ہو گءے ہیںجو سراءیکی تحریک کو آگے بڑھانے کےلءے فنڈنگ دے رہے ہیں(محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جاءے گی)

ابھی میں اس حیرت کوبرداشت کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس حیران کن اطلاع نے مجھے پریشان کردیاکہ ایک بڑی حکومتی شخصیت نے ڈاکٹر شیر افگن سے ٹیلی فون پر یہ معلومات حاصل کی ہیںکہ سراءیکی صوبے بنانے کےلءے آءینی طور پر کیا کیا کرنا ہوگا۔کیا یہ ممکن ہے کہ صدرمملکت ایک آرڈنیس جاری کر کے فوری طور پر سراءیکی صوبے کا اعلان کر دیں جسے بعد چاروں صوباءی اسمبلیوں ۔قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور کرا لیا جاءے۔پھر پتہ چلا کہ ڈاکٹر شیرافگن اور محمد علی درانی کوپرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ سراءیکی صوبے کےلءے کام کریں۔سابق فوجی صدرکو اس بات کا دکھ ہے کہ انہوں نے اپنے دورِ اقتدار میں پنجاب کو تقسیم کیوں نہیں کیا۔(بازیچہ اطفال ’’تھی‘‘ دنیا میرے آگے )

پھر ایک دن مجھے سراءیکی کے معروف دانشور احسن واہگہ کا ٹیلی فون آیا کہ تم ہمارا ساتھ دو ہم تمام سراءیکی علاقے میں صوبے کی تحریک کی باقاعدہ تنظیمں بنا نا چاہتے ہیں۔تاکہ سراءیکی صوبے کےلءے حکومت پر دباءو بڑھایا جاءے۔۔(عجیب لوگ ہیں رکھتے ہیں حسن ظن کیا کیا)

ایڈواٹزنگ والے دوست نے جب مجھے کءی مرتبہ سراءیکی میلے کےلءے کہاتو میں مان گیا مگر میںنے شرط عاءد کردی کہ اس سراءیکی میلہ کے مہمان خصوصی شہباز شریف ہونگے۔اور ہم اس میںپنجاب کی تقسیم کے خلاف بات کریں گے۔ اس نے مجھے حیرت سے دیکھا اور کہا تم تو سراءیکی صوبے کے حق میں ہوا کرتے تھے ۔میں نے کہا میں اب بھی اس کے حق میں ہوں لیکن اس وقت سراءیکی صوبے کے نام پر جو کہانی بُنی جارہی ہے،یہ کچھ اور ہے۔میرے اس غیر سراءیکی دوست نے اس کے بعدشاید اپنے دل سے اس فنڈنگ کا خیال نکال دیا۔یا کسی اور منصور آفاق کی تلاش شروع کردی۔(تم نہیں اور سہی اور سہی اور سہی)

اس دن تو اور زیادہ حیران ہواجب ایک ٹیلی ویژن پر شہزاد سلیم کے ایک سوال کے جواب میںمخدوم محمد جاوید ہاشمی نے سراءیکی صوبے کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ میرے دل میں جاوید ہاشمی کی بہت عزت ہے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اس مقام پر پرویز مشرف اور جاوید ہاشمی کی سوچ ایک ہو جاءے گی۔پھر پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے بھی دبے لہجے میں سراءیکی صوبے کی بات کرنا شروع کردی ۔اطلاعات ملیں کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے واعدہ کیا گیاہے کہ ان کے بیٹے کو سراءیکی صوبے کا چیف منسٹر بنایا جاءے گا۔ اتنی ساری باتیں سن لینے کے بعد میں نے اپنے معروف کالم نگار دوست سے پوچھا کہ’’کیا نواز شریف اور شہباز شریف کو بھی اس کہانی کی کچھ خبر ہے یا نہیں۔انہوں نے شاید اس سلسلے میں پرویز رشید سے بات کی اور مجھے کہا کہ چند دنوں تک اس کہانی کے غبارے سے ہوا نکل جاءے گی ۔ پیش گوءی بالکل درست ثابت ہوءی اور صدر پاکستان آصف علی زدداری نے سراءیکی صوبے کے قیام کی تجویز مسترد کرتے ہوءے پاکستان میں کسی طرح کی بھی نءی تقسیم سے انکار کر دیا۔اب یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ سراءیکی صوبے کی چندروزہ تحریک نون لیگ پرحکومتی دباءو کو بڑھانے کےلءے تھی۔یا س لءے ابھی اس منصوبے پر کام بند کر دیا گیا ہے کہ یہ وقت اس کےلءے موزوں نہیں۔نون لیگ کے ایک دوست نے سراءیکی صوبے پر تبصرہ کرتے ہوءے کہا کہ نون لیگ کوسراءیکی صوبے کے خلاف نہیں ہونا چاہءے اس سے تو نون لیگ اور فاءدہ حاصل ہوگا پہلے ان کی حکومت ایک صوبے میں ہے پھر دو صوبوں میں بن جاءے گی۔۔۔۔ بہرحال معاملہ جو بھی ہے یا جو بھی تھا اب تو سراءیکی لوگوں کی سمجھ میں یہ بات آجانی چاہءے کہ وہ جو ابھی کچھ دیرپہلے اپنے مقاصد کےلءے سراءیکی صوبے کے حامی تھے اور اب نہیں حامی نہیں ہیں۔(یہ دنیا ہے )

032 — شب بھر میں مسجد تعمیر کرنے والے کہاں گئے؟

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-032 | ↑ فہرست

شب بھر میںمسجد تعمیر والے کہاں گءے

ڈڈلی کی نءی مسجد کے خلاف ہاءی کورٹ کا فیصلہ کیوں آیا

کیا اس مسجد کی تعمیر روکنے کے پس منظر میں بھی اسلاموبیا ہے

کونسل میں کونسل کا مسلمان ڈپٹی لیڈرتین کیبنٹ ممبر اور سات مسلمان کونسلر موجود ہیں مگر مسجد کی تعمیر ؟

لوگ کہتے ہیں ظفراسلام اور ڈاکٹر خورشید احمدمل جاءیں تو اب بھی اس مسجد کی تعمیر مشکل نہیں

( منصور آفاق)

ڈڈلی کی نءی مسجدکے پراجیکٹ جس کے بارے میں ٹونی بلیءر نے بحیثیت وزیر اعظم ڈاکٹرخورشید احمد کو ایک خط میںاس منصوبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوءے یہ کہا تھا ’’ آپ کا یہ پراجیکٹ نہ صرف مسلمان کمیونٹی کی ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ کمیونٹز کے لءے مفید ثابت ہوگا اور یہ پراجیکٹ برطانیہ نسلی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ایک بہترین مثال ہے۔‘‘ جس کے متعلق ڈڈلی کونسل کے چیف ایگزیکٹو نے اپنے خط میں تحریر کیا تھا کہ اس پراجیکٹ کے وقت کا دورانیہ اس وقت طے کیا جاءے گا جب اس کی پلاننگ کا کام مکمل ہوجاءے گا۔لیکن برطانوی ہاءی کورٹ اس بنیاد پر مسلمانوں کے خلاف فیصلہ دیا ہے کہ چونکہ پراجیکٹ کا طے شدہ دورانیہ ختم ہوچکا ہے اس لءے مسلمان کونسل کوزمین واپس کردیں

ڈڈلی ،برمنگھم کے نواح میں ایک قدیم شہر ہے۔بلیک کنٹری کا یہ علاقہ، صنعتی انقلاب میں اہم حیثیت رکھتا ہے۔یہاں کی سب سے بڑی اقلیتی کمیونٹی پاکستانی نژاد ہے۔انہوں نے ڈڈلی کونسل جگہ خرید کر وہاں مسجد اور کمیونٹی سنٹر کا منصوبہ بنایا۔جسے ڈڈلی پراءیڈ پراجیکٹ کا نام دیا گیا ۔اور جس ادارے نے اسے بنانے کا کام شروع کیا تھا اسے ڈڈلی مسلم ایسوسی ایشن کہتے ہیں ۔ ڈڈلی مسلم ایسوسی ایشن کے چیءرمین ڈاکٹر خورشید احمد ہیں۔آسٹن یونیورسٹی کے گورنر ہیں ۔ ملکہ برطانیہ نے انہیں کے اعزاز سے نواز ا ہے۔ آسٹن یونیوسٹی نے انہیں اعزازی طور پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی ہے ۔ ڈاکٹر خورشید احمد نے اس مسجد کی کہانی سناتے ہوءے کہتے ہیں کہ یہ وہ مسجد ہے جس کی تعمیر روکنے کیلءے برطانیہ کی نسل پرست اور اسلام دشمن قوتیں مسلسل کءی سال سے مصروفِ عمل ہیں خدانخواستہ اگر یہ مسجد تعمیر نہ ہو سکی تو یورپ میں مسلمانوں کیلءے مساجد کی تعمیر کا کام خاصا دشوار ہوجاءے گا۔ہر شہر کی کونسل پھر اسی طرح مساجد کی تعمیر کو روکنے کی کوشش کرے گی۔یہ مسجد جسے نءی سنٹرل ماسک ڈڈلی اینڈ کمیونٹی سنٹرکانام دیا گیا تھا اس کے خلاف ہونے والی سازشوں نے یورپ میں آباد مسلمان کمیونٹی کےلءے کءی سلگتے ہوءے سوال پیدا کر دءیے ہیں جن پر غور کرنا اور نسل پرست اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کا تدارک کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

ڈڈلی کی سب سے بڑی اقلیتی کمیونٹی پاکستانی نڑاد ہے۔پچاس کی دھاءی میں مسلمانوں نے یہاں آباد ہونا شروع کیا۔ڈڈلی مرکزی مسجد ڈڈلی شہرکے مشہور قلعے اور چڑیا گھر کے سامنے میں ایک سکول میں قاءم کی گءی۔ تقریباً چالیس سال بعد یہاں مسلمانوں نے اپنی بڑھتی ہوءی آبادی کے دباءو کے پیش نظرپورٹر سٹریٹ پر مسجد اور کمیونٹی سنٹر کے لءے ایک قطعہ اراضی حاصل کیا۔ڈڈلی کونسل کو ڈڈلی باءی پاس کی تعمیر کے لءے اس جگہ کی ضرورت پڑگءی۔ کونسل نے پچاس ہزار پونڈ اور کلاٹن روڈپر نءی جگہ دے کرہمارے ساتھ جگہ تبدیل کر لی۔باءی پاس کی تعمیر کے بعد ڈڈلی کونسل نے پھر ہم سے رابطہ کیا کہ کلاٹن روڈالی جگہ کونسل کو ڈڈلی کی اقتصادی ترقی کےلءے درکار ہے اس سے تمام کمیونٹز کا فاءدہ ہوگا۔ سو ہم نے ایک بارپھر کونسل کا کہنا مان لیا۔اور کونسل سے ہال سٹریٹ کی موجودہ جگہ لے لی۔ چونکہ یہ جگہ ہماری جگہ سے بڑی تھی اس لءے ک کونسل نے ہم سے ہماری جگہ نوے ہزار پونڈمیں لی اور اپنی جگہ ایک لاکھ چالیس ہزار میں ایک سوسال کی لیز پر دی اور کونسل سے یہ طے پایا کہ ہم جب پچاس ہزار پونڈجگہ کے علاوہ ادا کریں گے تو وہ ہمیں یہ زمیں فری ہولڈ کر دیں گے۔اس کے علاوہ کونسل نے تین شراءط بھی عاءد کیں۔

ایک یہ کہ اس جگہ پر صرف مسجد اور کمیونٹی سنٹر ہی بنایا جاءے گا

اور دوسری شرط یہ تھی کہ بلڈنگ اعلی معیار کی ہوگءی جس سے ڈڈلی کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا

اور تیسری شرط یہ تھی کہ دسمبر دوہزار آٹھ تک اس جگہ پر نمایاں پیش رفت دکھاءی جاءے گی وگرنہ کونسل اسی قیمت یہ جگہ واپس لینے کی مجاز ہوگی

اس کے ساتھ کونسل نے اس بات کی بھی ایک خط میں یقین دھانی بھی کراءی تھی کہ وہ پلاننگ کے معاملات میں بھرپور تعاون کرے گی۔جب یہ وعدہ کیا گیا تھاتو اس وقت ڈڈلی کونسل میں لیبر پارٹی برسراقتدار تھی۔ اگلے سال کونسل کا اقتدار ٹوری پارٹی کو منتقل ہو گیا۔جب ہم نے کونسل سے جگہ کو فری ہولڈ کرنے کی درخواست کی۔تو کونسل نے مسلمان کمیونٹی کے ساتھ بہتر تعلقات برقرار رکھنے کےلءے تیس ہزار پونڈ چھوڑ دءیے۔ یوں صرف بیس ہزار پونڈ دے کر ہم نے زمین فری ہولڈ کرالی۔اس عمل سے صاف ظاہر ہورہا تھاکہ لیبر پارٹی کے بعد ٹوری پارٹی نے بھی ہمارےساتھ پورا تعاون کیا۔

مسءلہ وہاں سے خراب ہونا شروع ہوا جب برٹش نیشنل پارٹی کے ایک نسل پرست پارلیمانی امیدوار نے اس منصوبے کو اپنی الیکشن مہم میں سلوگن کے طور پر استعمال کرنا شروع کیا۔اور ڈڈلی کے اس پراجیکٹ کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا پھیلانے لگا۔اس وقت تک ڈڈلی کونسل اور ڈڈلی مسلم ایسوسی ایشن کے درمیان خوشگوار ورکنگ ریلیشن شپ قاءم تھی مگر دوہزار پانچ کے نیشنل انتخابات نے صورت حال یکسر تبدیل کردی۔ نسل پرست پارٹی کے امیدواروں نے مسجد کی تعمیر روکنے کو اپنے انتخابی پروگرام میں شامل کرلیا۔جس پر ڈڈلی کونسل نے ڈڈلی مسلم ایسوسی ایشن کو باقاعدہ ریکوءیسٹ کی کہ ابھی وہ اپنی پلاننگ کی درخواست واپس لے لیں اور انتخابات کے بعد دوبارہ جمع کرادیں تاکہ وہ لوگ جو اس پراجیکٹ کو ایشو بنا کر اپنا سیاسی فاءدہ اٹھانا چاہتے ہیں وہ کا میاب نہ ہوں۔ ڈڈلی مسلم ایسوسی ایشن نے اسوقت پلاننگ کی درخواست واپس لے لی اور دوہزار چھ میں دوبارہ جمع کراءی۔ لیکن اس وقت ڈڈلی کے ایک مقامی اخبار نے نسلی منافرت پھیلانے والوں کا ساتھ دیتے ہوءے اس پراجیکٹ کو غلط انداز میں پیش کرنا شروع کردیاکہ اس مسجد میں دہشت گردوں کو ٹرءینگ دی جاءے گی اس کی تعمیر پر اٹھارہ ملین پونڈ خرچ ہوں اوراس کے مینار کی بلندی دوسو فٹ ہوگی جس کی وجہ سے اس شہر کی شناخت تبدیل ہوجاءے گی۔ وغیرہ وغیرہ ۔جب کہ ہم نے یہ منصوبہ بنایا تھا تو ہمارا خیال تھا کہ یہ منصوبہ دو تہذبیوں کے ملاپ کا ایک نیا سنگم ہوگا۔ ہم نے مشرق و مغرب کو ڈڈلی کی ایک گم ہوتی ہوءی پہاڑی پر جمع کردیا تھا۔ڈڈلی کے شہر میں تین پہاڑیاں ہیں ایک پر صدیوں پرانا ڈدلی قلعہ ہے۔دوسری پہاڑی پر ایک سرو قامت چرچ ، اور تیسری پہاڑی پرٹاون سنٹر کے بالکل قریب اس عظیم الشان منصوبے کا اعلان کیا گیاتھا۔آج سے آٹھ سال پہلے یہ اعلان بڑے اشتیاق اور محبت سے سنا گیا تھااسے ڈڈلی کی خوبصورتی کیلءے ایک اہم اضافہ قرار دیا گیا تھاسابق وزیر قانون راس کرینسٹن نے اس کی ممبر شب حاصل کی تھی۔ لیبر پارٹی کی مشہور شخصیت کلیءر شاٹ نے اس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوءے اسے تہذیبوں کے اتصال کی یادگار کہا تھا۔انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ کے وزیر ہیلری بین نے بھی کہا تھا کہ میں اس ادارے کے وژن سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ ان کے علاوہ اور متعد حکومتی اور اپوزیشن کے سینءر عہدہ داروں نے ہمیں وزٹ کرتے ہوءے اس پراجیکٹ کے مقاصد کو سراہا۔جن میں لارڈ پیٹر گولڈ سمتھ۔ وزیر خزانہ سٹیون ٹمزاور موجودہ اٹارنی جنرل ڈامنک گریواور شیڈو وزیر پال گڈمین شامل ہیں۔ ان کے علاوہ اس وقت کے وزیر اعظم ٹونی بلیءر نے ایک خط میں اس منصوبے کو خراج تحسین پیش کیا

ہم نے ڈیزاءنگ کیلءے اہم ترین ماہرین تعینات کءے۔برطانوی طرز ِ تعمیر کا خیال رکھتے ہوءے چرچ سے سولہویں صدی کے طرز تعمیر کی نوک دار محرابیں اٹھا کر مسجد کی کھڑکیوں میں رکھ دیں۔مگر جیسے ہی ڈڈلی کے واحدانگریزی روزنامچے نے کروٹ بدلی ہلکا ہلکا دھواں گہرا ہونے لگا۔اس اخبار سے ہمارے خلاف جو ہو سکتا تھا اس نے لکھا۔۔تقریباً ڈیڑھ ماہ یہی سٹوری پہلے صفحے سے باہر نہ نکل سکی اور پھرمعمول بن گءی ۔دوسری طرف ڈڈلی کے کچھ تنگ نظر اسلام دشمن قوتوں نےاس پراجیکٹ کو مصلوب کرنے کیلءے صلیبیں گاڑنی شروع کردیں۔ جہاں وہ اپنے دوچار لوگ پہلے ووٹ کی ذریعے پہنچا چکے تھے۔اجلاسوں میں ہمارے خلاف تقریریں ہونی شروع ہوءیں۔ اور دعوی ہونے شروع ہوءے کہ ہم دیکھیں گے عیساءیت کے شہر میں کیسے اسلام کا گہوارہ تعمیر ہوتا ہے۔کونسل کو ہر روز سینکڑوں دستخط شدہ درخواستیں موصول ہونے لگیں کہ اس پراجیکٹ کو فوری طور پر ختم کیا جاءے۔اس صورت حال میں ڈڈلی مسلم ایسوسی ایشن نے اگست دوہزار چھ میں ڈڈلی کونسل کے ساتھ ایک میٹنگ کی کہ موجودہ صورت حال میں دوہزار آٹھ والی ڈیڈ لاءن تک کام مکمل کرنا ممکن نہیں رہا۔ جس پر کونسل کے چیف ایگزیکٹو نے ایک خط میں یقین دھانی کراءی کہ کونسل اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ عمارت کی تعمیرمیں تاخیر کی وجہ مسلمان نہیں۔تاخیر کی وجہ کونسل خود ہے اس لءے کونسل وعدہ کرتی ہے کہ پلاننگ مکمل ہونے کے بعد منصوبے کی تکمیل کی نءی ڈیڈ لاءن کا تعین کیا جاءے گا۔ اس وعدہ پر مسلم کمیونٹی نے ہزاروں نہیں لاکھوں پونڈ لگا کر پلاننگ کےسلسلے کو مکمل کیامگر کونسل کے آفیسرز کی اپرو ل کی سفارش کے باوجود کونسل کے سیاسی رہنماءوں نے پلاننگ پرمیشن دینے سے انکار کر دیا۔اس وقت تمام سیاسی پارٹیوں کے نماءندوں نے سیاسی بزدلی اور اسلام دشمنی کا پورا پورا ثبوت دیا۔جس سے یورپ کے مسلمانوں کوواضح انداز میں یہ پیغام ملا کہ وہ اس سوساءٹی کا حصہ نہیں ہیں انہیں اپنی عبادت گاہوں کی تعمیر کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔رفتہ رفتہ کونسل نسل پرستوں اور اسلام دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں مکمل طور پر کھلونا بنتی چلی گءی۔ڈدلی مسلم ایسوسی اٰیشن نے حکومت کے پلاننگ انسپکٹر کے سامنے اپیل کی جس کا فیصلہ میں مسلمانوں کے حق میں ہوا۔لیکن نسل پرست اور اسلام دشمن قوتوں نے اپنا زہریلا پروپیگنڈا جاری رکھا۔یہاں کے مقامی اخبار نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش جاری رکھی۔تین مرتبہ انگلش ڈیفینس لیگ نے ڈڈلی میں آکر مسجد کے خلاف مظاہرہ کیا۔اور مسجد کی جگہ پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کی۔اس صورت حال میں نسل پرستوں اور اسلام دشمن قوتوں کے دباءو میں آکر کونسل نے مسلمانوں کے حق میں ہونے والے فیصلے کو ہاءی کورٹ میں چیلنچ کر دیاجولاءی میں ہاءی کورٹ نے بھی مسلمانوں کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ستمبر گیارہ میں کونسل نے پھرمسجد اور کمونٹی سنٹر کے ڈیزاءن کو مسترد کردیا۔چونکہ اس جگہ پر مسجد تعمیر کی اجازت ہمیں ہاءی کورٹ سے مل چکی تھی اس لءے کونسل نے پھر ہاءی کورٹ رجوع کیا۔اور کہا کہ چونکہ مسلمان مقررہ وقت میں مسجد اور کمیونٹی سنٹر بنانے میں کامیاب نہیں ہوءے۔اس لءے ہمیں یہ جگہ واپس لینے کی اجازت دی جاءے۔ ہاءی کورٹ نے یہ کہتے ہوءے کہ صرف مقررہ وقت والی شق کے تحت فیصلہ دینا ناانصافی ہوگی لہذا نومبر دوہزار بارہ میں پانچ دن کی عدالتی کارواءی مختص کی گءی اور مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کیس کی بنیاد اس بات پر رکھیں کہ کونسل نے اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوءے ہمیں مقررہ وقت میں مسجد اور کمونٹی سنٹر تعمیر نہیں کرنے دیا۔لیکن کونسل نے پھر ہاءی کورٹ سے رجوع کیا کہ مسلمانوں کو دفاع کا موقع نہ دیا جاءے اور زمین واپس لینے کا حکم جاری کیا جاءے۔اس مرتبہ نءے جج نے ہاءی کورٹ میں اپنا فیصلہ مسلمانوں کے خلاف سناتے ہوءے ہمیں اپنے دفاع کے قانونی حق سے محروم کردیا جس کے خلاف ہم نے ہاءی کورٹ میں ہی اپیل داءر کردی ہے

اس سارے عمل میں کونسل کی دھوکہ دہی بہت واضح ہے۔ کونسل اس سطح تک چلی گءی کہ جب ہاءی کورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا تو کونسل نے ہمیں نءے خواب دکھانے شروع کءے۔ ہمیں کہا کہ ہم موجودہ مسجد کو کشادہ کرنے میں آپ ساتھ دیتے ہیں یہیں کمیونٹی سنٹر کےلءے جگہ بھی فراہم کرتے ہیں۔ ہم نے نسلی تعلقات کی بہتری کےلءے ان کی اس تجویز پر گفت و شنید شروع کردی تقریباً ایک سال کے بعدکونسل اپنے کہے سے پھر گءی اور ہمیں احساس ہوا کہ یہ مکاری ہماےساتھ ہمارا وقت ضاءع کرنے کےلءے کونسل نے کی تھی۔تاکہ مقررہ وقت تک منصوبے کے نءے ڈیزاءن کو منظور نہ کرا سکیں۔ اس کے باوجود ہم نے مقررہ وقت میں ہم اپنے ڈیزاءن کونسل کے پاس جمع کرانے میں کامیاب ہو ءے۔

ہاءی کورٹ میں ہماری موجودہ اپیل کونسل کے خلاف ہے کہ ہاءی کورٹ ڈڈلی کونسل کو عدالت کے کہٹرے میں کھڑا کرنے کی اجازت دے تاکہ برطانیہ کے وہ مسلمان جو برطانوی قانون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان کا یقین متزلزل نہ ہو۔اور ڈڈلی کے مسلمانوں کو انصاف مل سکے

انصاف کی فراہمی میں قانون کا راستہ ایک برطانوی اقلیت پر بند کرنے کی ڈڈلی کونسل نے کوشش کی ہے۔ ہمیں اس کونسل کے خلاف ہر سطح پر جنگ لڑنی ہوگی۔ عدالتی سطح پر اور اخلاقی سطح پر۔یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ اگر آج ہم یہ جنگ ہار گءے تواس کے مغرب میں رہنے والے مسلمانوں پر بہت گہرے اثرات مرتب ہونگے۔ نسل پرست اور اسلام دشمن قوتیں قانونی اور جمہوری اداروں پر پوری طرح اثر انداز ہونے لگیں گی

یہ تو تھی وہ کہانی جو ڈاکٹر خورشید احمد نے سناءی ۔اس سلسلے میں ڈڈلی کونسل کا موقف یہ ہے کہ ڈڈلی کونسل نے دوہزار چھ میں اس بنیاد پر اس مسجد کی پلاننگ کی درخواست مسترد کر دی تھی کہ مسلمان جس جگہ پر مسجد تعمیر کررہے تھے ۔وہ جگہ ان مخصوص جگہوں میں سے ایک تھی جو ڈڈلی میں روزگار کی فراہمی کےلءے رکھی گءی تھیں ۔ قانوناً وہاں مسجد کی تعمیر ممکن نہیں تھی اس کے خلاف ڈڈلی مسلمانوں نے اپیل نے اور گورنمنٹ کے پلاننگ انسپکٹر ان کی اپیل منظور کرتے ہوءے انہیں مسسجد کی تعمیر اجازت دے دی جس فیصلہ کونسل نے ہاءی کورٹ میں چیلنج کیا مگر ہاءی کورٹ نے بھی فیصلہ مسلمانوں کے حق میں دیا لیکن بدقسمتی سے اسی دوران وہ عرصہ ختم ہوگیا جو کونسل نے یہ زمین مسلمانوں دیتے وقت دیا تھا کہ انہوں نے اس دورانیہ میں اپنی تعمیر مکمل کرنی ہے سو کونسل اس بنیاد پر دوبارہ ہاءی کورٹ کیااگرچہ اس فیصلہ ابھی نہیں ہوا تھا ۔لیکن کونسل نے ہاءی کورٹ میں ایک اور درخواست بھی داءر کر رکھی تھی کہ اس سلسلے مسلمانوںکی بات نہ سنی جاءے کیونکہ یہ سیدھا سادا قانونی معاہدہ ہے ۔ جسے ہاءی کورٹ نے تسلیم کرلیا اور زمین واپس کرنے کا حکم صادر کر دیا۔

اب اسی کہانی کا ایک رخ دیکھتے ہیں جو ڈڈلی کے شہری نعیم چوہان نے ہمیں دکھایا ۔ نعیم چوہان نے کہا کہ اس مسجد کی تعمیر نہ ہونے کا سبب کو نسل نہیں خود مسلمان ہیں ۔یہ دو گروہوں میں تقسیم ہیں ۔ لیڈر شپ کے لءے ایک دوسرے کءی سالوں سے دست و گربیاں چلے آرہے ہیں ۔ ایک گروپ ڈاکٹر خورشید احمد کا ہے ۔جس کے اہم ترین لوگوں میں ماسٹر صد یق ، محمد صادق اکاونٹنٹ ،سابق کونسلر مشتاق اورحاجی خادم حسین شامل ہیں ۔ دوسرا گروپ ظفر اسلام کا ہیں وہ خود بھی کونسلر اور ان کے گروپ میں صوفی پرویز اور محمد حنیف کے علاوہ چھ اور مسلمان کونسلر بھی ہیں اور کونسلر علی بھی ہیں جو ڈڈلی کونسل ڈپٹی لیڈر ہیں۔ ان دونوں کے درمیان رسی کشی کی وجہ سے کونسل نے یہ زمین واپس لی ہے۔اور اسے واپس لینے کےلءے عدالتوں میں ہزاروں بلکہ لاکھوں پونڈ خرچ کءے ہیں ۔

ظفر اسلام ڈڈلی کی بہت اہم شخصیت ہیں ۔ علم و ادب سے گہرا شعف رکھتے ہیں۔چراغ حسن حسرت کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ۔اپنے لوگوں میں بہت مقبول ہیں ۔وہ تمام صلاحتیں جو کسی علاقاءی لیڈر میں ہونی چاہءیں وہ ان بدرجہ اتم موجود ہیں ۔اگرچہ ڈڈلی میں ان کی کوءی برادر ی نہیں ہے مگر ڈڈلی کے لوگ ان کی بہت عزت کرتے ہیں ۔گذشتہ دنوں میری ان کے اس موضوع کءی مرتبہ ٹیلی فون پرگفتگو ہوءی ۔انہیں بھی اس بات کا دکھ ہے کہ ڈڈلی کی نءی مسجدکی زمین ہاءی کورٹ کے حکم پر واپسی کونسل لینے والی ہے لیکن ان کے خیال اس بات کے قصور خود ڈڈلی مسلم ایسوسی ایشن کے عہدہ دار ہیں کہ ان کی غلط حکمت عملی کے سبب ایسا ہوا ہے ۔اور وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہاکہ ان حالات میں ضروری ہے کہ کوءی ایسا راستہ ڈھونڈنے کی کوشش کی جاءے جو ڈڈلی کے تمام مسلمانوں کےلءے قابل عمل ہو۔۔اس سلسلے میں انہوں نے خصوصی طور پرمجھے کہا کہ میں اپنے طور پر اس صورت حال کوءی حل پیش کروں ۔میں اس اعتماد پر ان کا بہت ممنون ہوں

ڈڈلی کے ایک اور شہری محمد طارق سے میں نے جب اس سلسلے میں پوچھا تو انہوں بتایا کہ بنیادی مسءلہ یہ ہے کہ ایک گروپ نے غیر قانونی طور پرموجودہ مسجد پر قبضہ جمایا ہوا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ نءی مسجد کا پراجیکٹ بھی انہی کے پاس۔ غیر قانونی قبضے کی وضاحت کرتے ہوءے انہوں نے کہا کہ موجودہ کے رجسٹرڈ سولہ ٹرسٹی ہیں جن میں اٹھ نو فوت ہوچکے ہیں ایک دو پاکستان چلے ہیں ایک دو بیمار پڑے ہیں ۔ چار ٹرسٹیوں نے اس پر قبضہ کیا ہوا ہے اپنی مرضی سے کوءی مسجد کمیٹی بنا دیتے ہیں ۔اور کسی اور کو مسجد کے معاملات میں دخل نہیں دینے دیتے۔ڈڈلی کی موجودہ مسجد کے سابق صدر چوہدری غلا م حسین نے اس الزام کی تردید کرتے ہوءے کہا کہ ٹرسٹ کا انتظامی معاملات سے کوءی تعلق نہیں ہے۔

ڈڈلی کے ایک معرز شہری نے اپنے نام پوشیدہ رکھنے کے وعدہ پر بتایا کہ ڈڈلی مسلم ایسوسی ایشن کے اگرچہ ایک ہزار زاہد افراد ممبر ہونگے مگر پچھلے دس سال سے انہوں نے کوءی

انتخابات نہیں کراءے اور چند مخصوص چہروں نے اس پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے ۔اور انہوں نے پچھلے دس سال سے لوگوں کو کوءی حساب کتاب بھی نہیں دیا۔جب میں نے یہ سوال ڈڈلی مسلم ایسوسی ایشن کے ایک عہدہ دار سے کیا تو انہوں نے کہا یہ بالکل غلط بات ہے ہمارے پچھلے دس سالوں کے حساب کمپنی ہاءوس کی ویب ساءیٹ پر موجود ہیں جہاں انہیں کوءی بھی دیکھ سکتا ہے اور جہاںتک دس سال سے ایک انتظامیہ کی موجودگی کا تعلق ہے ۔ تو یہ بات پہلے ہی دن ٹرسٹیز نے طے کی تھی کہ یہی انتظامیہ دس سال تک کام کرے گی ۔ اب چونکہ دس سال مکمل ہوگءے ہیں اس لءے دس جون کے میٹنگ میں بہت ہی اہم فیصلوں کی توقع ہے

ڈڈلی کی موجودہ مسجد کمیٹی کے سابق صدر چوہدری غلام حسین نے اس سلسلے میں ڈڈلی کے مسلمان کونسلرز پر الزام لگاتے ہوءے کہا کہ انہوں نے آج تک ڈڈلی کے مسلمانوں کےلءے کیا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس مسءلہ میں ان کی غیر سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ لیبرکونسل جس نے پچھلے دور اقتدار یہ زمین مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کے لءے دی تھی اسے جب ڈڈلی مسلم ایسوسی ایشن کے وکیل نے کونسل کو خط لکھا تھاکہ سٹے آڈر منسوخ میں کرانے میں لیبر کونسل ہمارا ساتھ دے تو لیبر کونسل نے اکتالیس کونسلروں میں سے ایک مسلمان ڈپٹی لیڈرتین کیبنٹ ممبرز اور سات مسلمانوں کونسلروں کے ہوتے ہوءے انکار کردیا

ڈڈلی کی موجودہ مسجد کے سابق سیکریٹری محمد حنیف نے بھی مسلمان کونسلرز کو نالاءق قرار دیا اور انہوں نے کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر علی سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں خصوصی کردار ادا کریں ۔کمیونٹی کو تقسیم کرنے کی بجاءے اتحاد و اتفاق سے آگے چلیں اور اپنا پورا زور لگاءیں کہ کونسل مسجد کے خلاف زمین واپس لینے والا فیصلہ واپس لے لے۔ انہوں نے کہا ممکن ہے کونسلر علی اپنی کوشش میں کامیاب نہ ہوں مگر ان کی کوششیں کمیونٹی کو دکھاءی دینی چاہءیں

ڈڈلی کی موجودہ مسجد کے ایک اور سابق سیکریٹری نے کہا کہ ڈڈلی کونسل نے ڈڈلی کے مسلمانوں کو جان بوچھ کر نسلی تعصب اور نفرت کا نشانہ بنایا ہے۔خاص طور پر ڈڈلی کونسل کا چیف ایگزیکٹو اس سلسلے بہت معتصب ہے بی ایم ای کمیونٹی کی تقریب میں میرے ساتھ گفتگو کرتے ہوءے اس نے کھل کر اس سلسلے میں اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کونسل کا کام ہوتا ہے کہ کمیونٹیز کے درمیان روابط کو بہتر بنایا جاءے مگر موجودہ کونسل نے ان روابط کو خراب کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے ۔کونسل نے ڈڈلی کی نءی مسجد کی پلاننگ درخواست اس بنیاد پرمسترد کی کہ وہ جگہ روزگار کی فراہمی کےلءے مختص ہے لیکن دو ایسی جہگوں پر جب پلاننگ انسپکٹرسے اجازت دی تو کونسل ان کے خلاف ہاءی کورٹ میں نہیں گءی اور مسلمانوں کے خلاف ایک نہیں تین بار ہاءی کورٹ میں گءی ۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کونسل میں اکثریتی لوگ نسل پرست اور اسلام دشمن ہیں۔

کونسل کی ایسی ہی حکمت علمیوںکے سبب میں بریڈ فورڈ میں رسپیکٹ پارٹی کامیاب ہوءی ہے ۔اور برمنگھم میں بھی خاصی اہمیت اختیار کرچکی ہے۔ ڈڈلی میں بھی رسپیکٹ پارٹی خاصے ووٹ موجود ہیںایسے سابق انتخابات میں ڈڈلی رسپکیٹ پارٹی کے امیدوار حیران کن حد تک ووٹ ملے تھے ۔اگر ایسی ہی صورت حال رہی تو میرا خیال ڈڈلی سے رسپیکٹ پارٹی لیبر پارٹی فارغ کرادے گی کیونکہ ڈڈلی میں بھی لیبر پارٹی کی فتح کا سبب مسلمان ہوتے ہیں

اب آتے ہیں ظفر اسلام اورڈاکٹر خورشید احمد پر ۔۔۔۔ خورشید احمد ڈڈلی کے مسلمانوں میں وہ واحد شخصیت ہیں ۔ جن کا کام نیشنل اور انٹر نیشنل سطح تسلیم شدہ ہے ۔جنہیں ٹونی بلیءر نے بحیثیت وزیر اعظم ایک خط میں لکھا تھا ’’آپ نے حکومت کو چیلنج کرنے اور اس دباءو ڈالنے سے بھی کبھی گریز نہیں ۔حکومت کے ساتھ کام کرنے میں آپ کی تعمیری سوچ اور آپ کا عمل قابل تحسین ہے ‘‘ظفراسلام وہ شخصیت ہیں جنہوں نے ڈڈلی میں ہر مقام پرجرات اور ہمت کے ساتھ اپنا موقف بیان کیا اور پھر مضبوطی کے ساتھ اس پرڈٹے رہے ہیں۔نءی مسجد کی تعمیر کے سلسلے میںدونوں گروپوں کے درمیان صلح کےلءے ضروری ہے کہ ان دونوں شخصیات کو ایک دوسرے کے قریب لایا جاءے اس کے بعد ڈڈلی مسلم فورم کا ٹرسٹ اور مسجد کا ٹرسٹ دونوں کو ختم کردیا جاءے۔اور ایک کمیٹی میںظفر اسلام اورڈاکٹر خورشید احمد مل کر بناءیں ۔ جو ٹرسٹ کےلءے نءے انتخابات کرا ءے ۔اور ایک ہی ٹرسٹ قاءم کیا جاءے ۔ایک تجویز یہ بھی ہے کہ ڈڈلی مسلم ایسوسی ایشن میں ظفر اسلام اورکونسلرشوکت علی کو بھی ٹرسٹی بنایا جاءے اور مسجد ٹرسٹ میںسولہ ٹرسٹی پورے کءے جاءیں جن میں خورشید احمد اور سابق کونسلر مشتاق حسین کو بھی ٹرسٹی بنایا جاءے ۔

033 — سوات کا درویش

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-033 | ↑ فہرست

سوات کا درویش

میں اسوقت سوات کے ایک درویش کی حیثیت سے زندگی کے راستے چل رہا ہوں۔ میرے زخم زخم بدن سے لہو ٹپک رہا ہے۔جس طرف بھی جاتا ہوں۔میرے پیچھے پیچھے لہو کی لکیر بنتی چلی جاتی ہے۔ مجھے بارود کی بارش میں جینے کے گر سیکھنے پڑ گءے ہیں۔ میںدونوں طرف سے توپ کے گولوں سے ٹکرا رہا ہوں۔۔میں پاک فوج کا ایک سپاہی بھی ہو برین واش کءے ہوءے ان خود کش بچوں کا باپ بھی ۔۔جنہیں دنیا اور آخرت دونوں مقامات پر جہنم کی آگ میں دھکیلا جا رہا ہے ۔میں کتنے برسوں سے دنیا بھر میں اپنی مٹی کی کے لءے آزادی کی جنگیں لڑتا آرہا ہوں مگراب دشمنوں نے ایسی چال چلی ہے کہ دونوں میں خود ہوں۔دونوں طرف مرنے والا بھی میں ہوں اور مارنے والا بھی میں۔عجیب روشنی میری ۔۔ ہر طرف موجود ہے ادھر بصرہ وبغداد میںبھی میرے لہو کے چراغ جل رہے ہیں، کابل و قندھار میںبھی میری گزرگاہوں کو بارودی سرنگوں سے شاداب کیا جا رہا ہے۔ کیل اور شاردا کے پہاڑوں میں مجھے دیو دار کے درختوں کی صورت میں آگ لگاءی جا رہی ہے۔ مرضِ فلسطین میں بھی انجیروں کی ٹہنیاںمجھ پر بجاءے ثمر کے بارود برسا رہی ہیں۔

صرف پاکستان میں نہیں۔دنیا بھر کے مہاجر کیمپوں میں صرف میں آباد ہوں ۔ مجھے ہی کیوں اپنے گلیوںسے ہجرت کے لیے مجبور ہونا پڑتا ہے ۔ بے شک ہجرت ِ مدنیہ کی سنت مرے ایمان کا حصہ ہے مگر مجھے فتح مکہ کا بھی راستہ دکھایا گیا ہے مجھے نہیں معلوم کہ میں ہی کیوںسری نگر سے بہتا ہوا، دو میل کے مہاجر کیمپوں تک پہنچتا ہوں میں ہی کیوں فلسطین سے نکل کر لبنان کی وادیوں میں اپنے کیمپ لگا رہاہوں ۔مجھے ہی کیوںسوات سے نکل کرمردان اور اس کے گرد و نواح میں خیمے نصب کر نے پڑ رہے ہیںمیری قسمت میں کیون لکھا گیا ہے کہ میں نے ان کیمپوں میں گن گن کر نوالے حاصل کرنے ہیں ۔ میں ہی کیوںبھکاری کی طرح ایک لاءن میں کھڑا ہوتا ہوں ۔ مجھے روٹی دینے والے میرے بھاءی یہ کیوں نہیں سوچتے کہ سات سمندر پار بیٹھے ہوءے لوگ میرے نوالے کیوں گن رہے ہیں ۔ میرے نوالے کب تک گنے جا تے رہیں گے ۔ کب تک میری نسلیں کیمپوں میں بوڑھی ہوتی رہیں گی ۔ کب تک میرا بدن زخم زخم رہے گا ۔ درویش بولنا نہیں چاہتا تھا مگر یہ سلگتے ہوءے سوال اگر کچھ دیر میرے اندر رہ جاتے تو شاید ایک دھماکے کی طرح میرا بند پھٹ جاتا ۔ اور پھر میرے جسم کے لوتھڑے ان ساری انسانیت کے چہروں پر چپکے ہوءے ہوتے ویسے تو اب بھی انسانیت کا چہرہ انسانی گوشت کے ریشوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں سے بہت ڈراءونا بن چکا ہے ۔ اور کسی کے دانتوں میں میرے کچے گوشت کے ریشے بری طرح پھنسے ہوءے ہیں ۔ ٹوتھ برش چاہے واشگٹن کا بنا ہوا ہو یا اقوام متحدہ نے خصوصی آڈر پر تیار کرایا ہو ان دانتوں کی صفاءی ممکن نہیں ۔ میں بشکل انسانیت رو رو کر کہ رہا ہوں۔

کہاں کہاں نہیں بکھرا ہوا لہو میرا

کہاں کہاں نہیں لاشیں پڑی ہوءی میری

کیا گیا ہے مجھے قتل ہر زمانے میں

ہیں ہر مقام پہ آنکھیں گڑی ہوءی میری

وہ جل رہا ہوں کہیں میں سوات کے دل میں

پہن کے زخم وہ قندھار میں کھڑا ہوں میں

وہ دار پر ہوں میں بغدادکے اندھیرے میں

و ہ قتل گاہِ فلسطین میں پڑا ہوں میں

میرا خیال ہے کہ میرا بولنا راءیگاں چلا گیا ہے۔تمام عہد کے کانوں میل بھری ہوءی ہے ،ظلم بھری صدیوں کی میل۔مجھے بولنے سے پہلے لوگوں کے کانوں سے میل نکالنی چاہیے تھی۔سیسے جیسی میل ،نکالنی چاہیے تھی۔مگر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ میں جسے میل سمجھ رہا ہوں یہ میل نہ ہو بلکہ یہ عہد ہی سماعت سے محروم ہو۔میں بحیثیت منصور آفاق پچھلے دس سال سے یورپ میں رہ رہا ہوں وہاںتو لوگوں کی سماعتیںمجروح نہیں دکھاءی دیتیں۔انہیں توکار کے ٹاءر کے نیچے آنے والی بلی کی چیخیں دیر تک سناءی دیتی رہتی ہیں۔انہیںتو کتوں کے ہاتھوں شکار ہوتی ہوءی لومڑیوںکا اتنا دکھ ہوتا ہے کہ ہاوس آف کامن میں ان کی زندگیوں کے بل پاس ہونے لگتے ہیں۔میں کیسے کہوں کہ انہیں سناءی نہیں دیتا ،انہیں دکھاءی نہیں دیتا ۔مگر پھر وہی سوال پیدا ہوجاتا ہے کہ میری چیخیںکسی اور سناءی دیں یا نہ دیں انہیں کیوں نہیں سناءی دیتیں۔میرے زخم انہیں کیوں نہیں دکھاءی دیتے۔یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ان لوگوں کے نزدیک میں بلی اور لومبڑی سے بھی زیادہ گیا گزرا ہوں۔میرے زخم ان کے نزدیک کوءی حیثیت ہی نہ رکھتے ہوں ہوں،میری ان سے ایک بڑی مؤدبانہ گزارش ہے کہ یورپ میں جب مرغیوں کو ذبح کیا جاتا ہے تو انہیں پہلے کرنٹ لگا کر بے ہوش کردیا جاتا ہے تاکہ وہ کم سے کم تکلیف سے گزریں۔مجھے بھی قتل کرتے ہوءے کم ازکم اس بات کا خیال رکھا جاءے تو میں بڑا ممنون رہوں گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

صدر ہاءوس کا مین گیٹ

اور ابھی کتنی طویل ہے یہ رات۔۔میں جب پیدا ہوا تھا تو اس وقت بھی یہی رات تھی اور میرے دیس کے قتل گاہوں سے سروں کی مشعلیں چن چن کر آگے بڑھ رہے تھے۔وہی رات ابھی تک ایک تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔ قربان گاہ کی پیاس بجھتی ہی نہیںہے۔ جانے میری بستی سے کونسی خطا ہوءی ہے۔ظلم کی ا اندھی بہری رات نے اس کی ایک ایک گلی ، ایک ایک چوک ، ایک ایک موڑ کواس طرح اپنے پنجوں میں جکڑ رکھا ہے کہ رہاءی کی کوءی صورت ہی دکھاءی نہیںدیتی۔زندگی ایک بڑی جیل میں بند ہو کر رہ گءی ہے بلکہ اب تو اس بڑی کھلی جیل میں میری بستی کو آدھی صدی دے زیادہ وقت گزر گیا ہے۔۔۔۔۔۔اور ہم سب جن کےلءے شہرپناہ کے بڑے دروازے کھلنے چاہءے تھے شاہ حسین کی طرح موریوں سے گزر رہے ہیں۔۔۔یہاں موری کی وضاحت ضروری ہے شاہ حسین نے جب مجذوبیت اختیار کی تھی اور ملامتی صوفیوں میں شامل ہوگیا تھا اور اس نے شہر کے بڑے دروازوں سے گزرنا چھوڑ دیا ۔ وہ ایک بہت بڑا علم دین تھا۔اس کے شہر سے باہر آنے جانے کے لیے باقاعدہ بڑے دروازے کھولے جاتے تھے۔مگر اس نے اپنی سب بڑاءیاں تج دیں۔ اور شہر پناہ میں جو عام لوگوں کے گزرنے کے لیے جو چھوٹی چھوٹی موریاں ہوا کرتی تھیں،ان سے گزرنا شروع کر دیا۔اپنی ایک کافی میں شاہ حسین اس بات کا اظہار یوں کیا ہے

سجناں اساں موریوں لنگھ پیوسے

بھلا ہویا گڑ مکھیاں کھادا

اساں بھڑ بھڑ تو چھٹوسے

ڈھنڈ پراءی کتیاں لکی

اساں پر نہ منہ دھتوسے

کہے حسین فقیر نمانڑاں

اساں ٹپن ٹپ نکلوسے

سراءیکی کے معروف شاعر افضل عاجز نے اسی خیال کواس طرح ادا کیا ہے۔

اے لمبا چوڑا مہاٹا تاں وڈیراں کانڑ ہے

اپنی وستی دی حویلی وچ کوءی موری رکھوں

اس تمہید کا مقصد صرف یہ تھا کہ صدرپاکستان آصف علی زرداری کو یہ مشورہ دیا جاءے کہ وہ صدر ہاءو س کی عمارت میں بھی عام لوگوں کے آنے جانے کءے کچھ موریاں بناءیں ۔جہاںپہرے دار حکومتی اہلکاروں کی بجاءے پیپلز پارٹی کے کارکن رکھے جاءیں۔ تاکہ اپنے اور پراءے کی پہچان میں آسانی رہے۔و۲یسے صدر ہاءوس میں پہلے بھی کچھ موریاں موجود ہیں۔راولپنڈی چھاونی کی بیرکوں کی طرف ایک موری موجود ہے ۔ ایک موری جیل کی طرف کھلتی ہے ۔جس سے لوگ آتے جاتے رہتے ہیں۔جناب آصف علی زرداری کو یہ اعزاز حاسل ہے کہ آٹھ جرم بے گناہی کی سزا کاٹ کر اسی موری سے صدر ہاءوس میں داخل ہوءے ہیں ۔جناب ذوالفقار علی بھٹو اور جناب ِ نواز شریف اسی موری سے گزر کے جیل میں گءے تھے۔ صدر ہاءوس کی ایک موری وزیراعظم ہاءوس میں کھلتی ہے۔جس سے گزر کر صدر اسحاق نے دو مرتبہ اور صدر فاروق لغاری نے ایک مرتبہ وزیر اعظم ہاءوس میں چوری کی واردات کی۔چوری کی واردات سے مجھے ایک نامور چور یاد آرہا ہے ۔ وہ جب مرنے لگا تو اس نے اپنے بیٹے سے کہا’’بیٹا وہ سامنے والا گھر دیکھا ہے جس میں چراغ جل رہے ہیں مگر اس نے گھر میں اٹھ مرتبہ چوری کی ہے اور ہر مرتبہ گھر کا مکمل صفایا کر کے آیا ہوں مگراس گھر میں اب بھی چراغ جل رہے ہیں اور ہمارا گھر اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔میری دعا ہے کہ صدر ہاءوس اور وزیر اعظم ہاءوس دونوں سداآباد رہیں ۔ درویش دعا دینے کے سوا اورکر ہی کیا سکتاہے۔

اب اگر درویش کہے کہ موریوں سے آنے والے اپنی سازشوں میں مصروف ہیں ۔یا وزیر داخلہ کے داخلے کےلءے کسی نءے اسکول کا قیام ضروری ہے۔یا سراءیکی صوبے کے قیام کےلءے جو کوشش شروع کی جارہی ہیں اس کی وجہ سے پنجاب میں پیپلز پارٹی اور کمزور ہوگی ۔یانواز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا خیال خوبصورت ضرورہے مگر اس کے سترہوین ترمیم خاتمہ ضروری ہے جس کی بدولت صدر ہاءوس کی عمارت دیدہ زیب ہے ۔یابندرگاہوں کے معاملات کی وزارت ایم کیو ایم پاس نہیں ہونی چاہءیے۔۔۔۔تویہ درویش کوزیب نہیں دیتا۔۔درویش کا کام صرف دعا دینا ہے۔

لا ہ ک ہی ن تا

034 — فلسطین — نیٹ پر گفتگو

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-034 | ↑ فہرست

اسد مصطفی

نیٹ چیٹنگ

سارانے مجھے گوگل ٹاک میں ایڈ کر لیا تھا۔شاید اس لیے کہ ایک ڈسکشن فورم پر اس نے اسراءیل کے بارے میں میرے ریمارکس پڑھ لیے تھے۔ وہ مجھ سے بات کرنا چاہتی تھی ۔سو میں اس سے گفتگو کرنے پر مجبور تھا ۔اس نے مجھ سے پوچھا کہ میں نے اسراءیل کو ایک ناجاءز حکومت کا خطاب کیوں دیا ہے۔۔۔میرے پاس اس سوال کا جواب تھا۔۔مگر میں نے اس سے وضاحت طلب کی کہ آیا وہ یہودی ہے یا عیساءی تو اس کا جواب نفی میں تھا۔۔۔شاید وہ مسلمان تھی اور انٹرنیشنل افیءرز میں ماسٹر کر رہی تھی ۔۔۔ میں حیران تھا کہ وہ اگر مسلمان ہے تو مجھ سے ایسا سوال کیوں کر رہی ہے۔میں نے میسنجر میں لکھا کہ۷۴۹۱ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرار داد کے ذریعے فلسطین کو تقسیم کر کے ایک مسلم اور ایک یہودی ریاست قاءم کرنے کااعلان کیا تھا۔چنانچہ ۴۱مءی۸۴۹۱ء کو اسراءیل کی آزاد حکو مت تو قاءم کر دی گءی اور برطانوی فوجیں بھی وہاں سے چلی گءیںلیکن آزاد فلسطینی ریاست آج تک قاءم نہیںہو سکی۔ میں نے لکھا کہ اسراءیل امن پسندملک نہیں ہے ۔اس نے ایک طویل عرصے سے فلسطینی مسلمانوں پر زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔اس کے ہاتھ بے گناہ فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوءے ہیں اور مسلمان پڑوسیوں پر اس کی جارحیت کی تفصیل بھی بہت طویل اور درد ناک ہے ۔ میں نے لکھا کہ اسراءیل نے ۸۵۹۱ء میں مصرپر حملہ کیا تھااور اس کے علاقے ہتھیا لیے تھے۔۔۷۶۹۱ء میں اس نے شام کے علاقے مشرقی یروشلم میں گولان کی پہاڑیوں اور غرب اردن کے علاقے پر بھی قبضہ کر لیا۔۱۸۹۱ء میںاس کے طیاروں نے حملہ کر کے عراق کے ایٹمی ری ایکٹر کو تباہ کر دیا اورپھر ۱۹۹۱ء کی جنگ میں اپنے سکڈ میزاءیلوں سے عراق کے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا۔اس نے لبنان کی شیعہ ملیشا کے ساتھ ایک طویل

عرصے تک مخاصمت رکھی ہے اور لبنان پر چند ماہ پہلے لگاءے گءے زخم ابھی بھرے نہیںہیں کہ وہ پھر لبنان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ایران، اس کی نگاہ میں ہمیشہ ایک ناپسندیدہ ملک رہا ہے اور اب ایران کا ایٹمی پروگرام اس کی آنکھوں میں بری طرح کھٹک رہا ہے۔۔۔ اس نے لکھا کہ میرے جملوں میں موجود جذباتیت سے مسءلہ حل نہیں ہو گا۔ اگر تمام مسلم ممالک اسراءیل کو تسلیم کر لیں تو ممکن ہے وہ سب کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے پر تیار ہو جاءے اور مسءلہ فلسطین بھی حل ہو جاءے۔اس کی بات میں مفاہمتی اور اخلاقی لحاظ سے وزن تھا مگر میرے نزدیک تاریخ کچھ اور کہ رہی تھی۔میں نے لکھا کہ اسراءیلیوں کی نیچر اور اس کی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ وہ کبھی آزاد فلسطین قاءم نہیں ہونے دیں گے بلکہ گریٹر اسراءیل کے منصوبے پر کام جاری رکھیں گے خواہ اس سے کسی کی حق تلفی ہوتی ہویاجان جاتی ہو۔۔۔۔اس نے لکھا کہ خود مختار فلسطینی ریا ست کے عوض مسلمان ممالک کو چاہیے کہ وہ اسراءیل کو تسلیم کر لیں ۔۔میں نے کہا کہ ایسا کیا جا سکتا ہے لیکن امن قاءم کرنے کے لیے پہل اسراءیل کو کرنی چاہیے اوراس نے تو ایک عرصے سے مسجد اقصیٰ پر بھی چڑھاءی کر رکھی ہے۔وہ وہاں پہ مسلمانوں کو نماز ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتا اور فلسطینی علاقوں پر بمباری کا شغل برابر جاری ہے۔ ان حالات میں مسلمان ممالک اس کوکیوں اور کیسے تسلیم کر سکتے ہیں۔ ۔۔شاید میری باتیں اسے متاثر نہیں کر سکیں تھیں۔اس نے لکھا زیادہ تر مسلمان ممالک ترقی پذیر ہیں اس لیے انہیں اپنی معاشی حالات بہتر بنانے کے لیے اسراءیل کو تسلیم کر کے اس سے اچھے تعلقات کی بنیاد رکھنی چاہیے ۔ میں نے کہا !اسراءیل امن میں پہل کرتے ہوءے شام کے علاقے خالی کیوں نہیں کر دیتا ۔ وہ لبنان پر کی گءی بمباری پر وسیع تر امن کی خاطر معافی مانگ کر اس سے اچھے تعلقات استوار کیوں نہیں کر لیتا۔میں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار داد ۔ اور کے تحت اسراءیل اور فلسطین خود مختار ،محفوظ اور بین اقوامی تسلیم شدہ سرحدوں والے قابل احترام ممالک ہوں گے لیکن کیا کبھی اسراءیل نے اپنے آپ کو قابل احترام ثابت کرنے کی

کوشش کی ہے ۔ وہ پچھلی پون صدی سے فلسطینی مسلمانوں کے خون سے اپنے ہاتھ کیوں رنگتا رہا ہے۔ وہ حماس کی حکومت کو قبول کرنے سے کیوں انکار کرتا رہاہے۔ ۔۔۔۔سارہ نے لکھا کہ فلسطینی اتھارٹیز کو دہشت گردوں کی روک تھام کیلءے ضروری اقدامات کرنے چاہیں کیونکہ اسراءیلی یہ سمجھتے ہیں کہ فلسطینی قیام امن میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔ میں نے جواب دیا۔ اسراءیل کو پہلے فلسطین کی آزاد مملکت کو تسلیم کرتے ہوءے اس کے علاقے اسے واپس کر دینے چاہیں۔اور فلسطینی علاقوں پر یہودی بستیاں بسانے کے عمل کو روک دینا چاہیے ۔بہت دیر تک جب سارہ کا کوءی میسج نہیں آیا تو میں نے اس سے سوال کیا کہ آپ اسراءیل کی اتنی زیادہ حامی کیوں ہیں۔میری توقعات کے خلاف جواب آیا ۔میں اسراءیل کی قطعاً حامی نہیں مگر صدر بش نے کہا ہے یہ مشرق وسطٰی اور دنیا بھر میں امن کے لیے ضروری ہے اور چونکہ وہ اس میں پوری دلچسپی لے رہے ہیں اس لءے امید کی جا سکتی ہے کہ مسءلہ فلسطین اسی سال حل ہو جاءے گا ۔

میں نے سارہ کو جواب میں لکھا’’ٹونی بلیءر نے اپنے اقتدار کے آخری دنوں میں ایسی ہی باتیں کی تھیں جیسی صدر بش اس وقت کر رہے ہیں اور انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ وزیراعظم شپ چھوڑنے کے بعد مسءلہ فلسطین کے حل کےلءے کام کریں گے مگر انہوں نے ایک ا مریکن بنک میں نوکری کر لی ہے ، جس کے مالک یقینا یہودی ہونگے

سارہ نے جواب دیا ’’مگر امریکن صدر کے مقابلے میں برطانوی وزیر اعظم کی کوءی اہمیت نہیں ۔صدر بش چاہیں تو مسءلہ فلسطین حل ہو سکتا ہے۔‘‘

میں نے لکھا ’’ نہیں بات یوں نہیں ،سچ یہ ہے کہ اگر امریکہ کی یہودی لابی چاہے تو یہ مسءلہ حل ہو سکتا ہے تم جانتی ہوامریکہ میںصدر بش اس سے زیادہ طاقت ور نہیں ہیں۔۔اور پھر ساراآف لاءن ہو گءی

035 — براہِ کرم مجھے وزیرِ اعظم بنائیے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-035 | ↑ فہرست

پلیز مجھے وزیر اعظم بناءیے

جنابِ پرویز مشرف! آپ مجھے اچھی طرح جانتے ہیںمیں آپ کا پرانا خدمتگار ہوں جب آپ کو سترہویں ترمیم کےلءے امداد کی ضرورت تھی تو میں نے ہی آپ کا ساتھ دیا تھااور آپ کی وردی کو آءینی حیثیت فراہم کی تھی ، آپ کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوءے انڈیا گیا تھا اور کشمیر کے معاملات پر جس طرح آپ چاہتے ہیں میں نے اپنا موقف اختیار کیا تھا۔ میں صرف آپ کا ہی نہیں پوری فوج کاہمیشہ سے وفادار رہا ہے میں نے ہر موقع پر فوجی حکومتوں کابھرپور ساتھ دیا ہے۔گذشتہ دنوں چیف جسٹس کے معاملہ کو جو کچھ لوگوں نے سیاسی بنانے کی کوشش کی تھی میں نے اس موقع پر آپ کا ساتھ دیا اور لندن ہونے والی اے پی سی میں چیف جسٹس کے بارے میں آپ کے موقف کو اپنا موقف بنا کر پیش کیا۔لال مسجد کے حادثے کے وقت بھی میں نے وہی کردار ادا کیا جو آپ چاہتے تھے ۔اس کے علاوہ بھی میں بہت ایسی خدمات سر انجام دے چکا ہوں جو کوءی اور سر انجام نہیں دے سکتا تھا

جہاں فارن پالیسی کی بات ہے تو میں نے اس پر بھی دبے دبے لہجے میں سہی آپ کا ساتھ دیا ہے اور ہر موڑ پر اپنے آپ کو ایک لبرل آدمی ثابت کیا ہے اور امریکہ کو بھی میرے لبرل ہونے کوءی شک نہیں ۔میں بے نظیر بھٹو کی کی کیبنٹ میں بھی وزیر رہ چکا ہے ۔امریکی حکمران طبقہ ان دنوں سے مجھے اچھی طرح جانتا ہے ۔جہاں تک میری داڑھی کی بات ہے تو اس موضوع پر گفتگو و شنید ہو سکتی ہے ۔طالبان کے معاملہ بھی میرا موقف آپ کے قریب تر رہا ہے اور اس وقت صرف پاکستا ن میں میںہی ایک ایسا شخص ہوں جو مسءلہ ء طالبان کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ وزیر ستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس معاملے میں آپ میرے اثر رسوخ سے انکار نہیں سکتے صوبہ سرحد میں خیر میری پارٹی کی حکومت بھی ہے ۔اور آپ جانتے ہیں بلوچستان میں بھی میری پارٹی حکومت کا حصہ ہے۔

اگر آپ مجھے وزیر اعظم بنادیں تو آپ کے تمام مساءل حل ہو جاءیں گے ۔ آپ کے وردی کے ساتھ پانچ دس سال اور صدر بھی رہ سکیں اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی بلیک میلنگ سے بھی محفوظ ہو جاءیں ۔اس کے علاوہ بھی آپ بہت سے فواءد حاصل ہو سکتے ہیں مجھے وزیر اعظم بنانے کے بعد پاکستان کے تمام مذہبی حلقے آپ کے حق میں ہو جاءیں گے کہ آپ نے ملک میں اسلامی نظام نافذ کر دیا ہے اور جہاں اسلام کے جدید رویوں کی بات ہے تو اس میں بھی مجھے بہتر اور کوءی آپ کو معاون ثابت نہیں ہو سکتا میں آپ کو ایسے جدید اسلام کا نصاب تیار کرکے دوں گا جس پر یورپ اور امریکہ کو بھی کوءی اعتراض نہیں ہو گا

آپ کو سترہویں ترمیم بھی ختم نہیں کرنے پڑے گی وہ سترہویں ترمیم جس کا خاتمہ جنرل پرویز مشرف صد رفصل الہی میں تبدیل ہو سکتا ہے۔آپ کو تمام سیاسی قیدیوں کو رہا بھی نہیں کرنا پڑے گا بلکہ اس سلسلے میں تمام سخت قوانین کی اسلام بہت گنجاءش ہے ۔سول اداروں کے جو آپ نے فوجی سربراہ لگاءے ہوءے ہیں ان میں بھی کوءی تبدیل نہیں آءے گی یعنی فوج کی حاکمیت برقرار رکھنے کا پورا پورا خیال رکھوں گا

نواز شریف کی بڑھتی ہوءی مقبولیت کا توڑ بھی میرے سوا اور کسی شخص کے پاس نہیں ۔ویسے بھی وہ دونوں بھاءی میرا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں میرے وزیراعظم بن جانے کی یقینا انہیں دلی خوشی ہوگی ۔میرے بھی ان کے بارے میں بہت اچھے خیالات ہیں میں نے ہمیشہ ان کی بھلاءی کا سوچا اور وزیراعظم بننے کے بعد ایسا ہی سوچوں گا اور چاہوں کہ انہیں دونوں مکہ معظمہ بھجوا دوں تاکہ آن کی عاقبت سنور جاءے دنیا تو ویسے بھی ان کے پاس بہت ہے۔ یقنا آپ بھی ان کے سچے ہمدردہیں اسی لءے آپ نے عرب کی پاک سرزمین پر بھجوایا تھاجہاں لاہوتی تجلیوں کی ہرلمحہ بارش ہوتی رہتی ہے۔

جہاں تک صدر بش کی شروع کی ہوءی دہشت گردی کے خلاف جنگ کا تعلق ہے تو اس جنگ میں آپ کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہو کر لڑوں گامیں جانتا ہوں کہ آپ دہشت گردی کے بہت زیادہ خلاف ہیں کیونکہ کءی مرتبہ دہشت گردوں نے آپ کو قتل کرنے کی ناپاک جسارت کی ہے ۔ صدر صاحب یقینا کیجءے کہ آپ دہشت گردی کے جتنے خلاف ہیں میں اس کہیں زیادہ اس حرکت کے خلاف ہوں آپ کے خلاف دہشت گردی کی جتنی وارداتیں ہوءی ہیں ان میں جو نقصان ہو ا ہے وہ حکومت پاکستان کا تھا مگر ان دہشت گردوں نے میرے اس گھر پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا ہے جو میں نے اپنی حلال کی کماءی سے بنوایا ہوا ہے

جناب صدر! دیکھءے میں سچا اور کھرا پاکستانی ہوں میرے پاس امریکی یا برطانوی شہریت نہیں ہے اور نہ ہی بے نظیر بھٹو کی طرح امریکہ سے اتنے مراسم ہیں وہاں سے اپنی سفارش کراسکوں۔ میرے امریکہ تو آپ ہیں ۔سو آپ التجا کر سکتا تھاوہ کر رہا ہوں ۔

آپ کو اپنے بچوں کی شادی کےلءے کسی اور مولوی کو بلانے کی ضرورت بھی نہیں ہو گا بلکہ آپ کے پوتے پوتیوں کو ناظرہ قرآن حکیم بھی پڑھایا کروں گا اور ہاں موت کا ذاءقہ بھی ایک سب نے چکھنا ہے ،خدانخواستہ کوءی ایسی گھڑی آگءی تو جنازے پڑھانے کےلءے بھی کسی اور مولوی کی ضرورت نہیں پڑے گی آپ کا اپنا وزیراعظم موجود ہوگا

ک ح

036 — براہِ کرم مجھے وزیرِ اعظم بنائیے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-036 | ↑ فہرست

یہ کالم ڈپلیکیٹ ہے۔ مکمل متن اسی کتاب میں کالم 035 — fazal alrahmn پر موجود ہے۔
ویب لنک: mansoorafaq.net/mera-pakistan/035-fazal-alrahmn پر بھی یہی کالم کھلے گا۔

037 — حج اور جج

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-037 | ↑ فہرست

حج اور جج

ابوالکلام آزاد نے کہا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی نا انصافیاں عدالت گاہوں میں ہوءی ہیںممکن ہے اس بات میں کسی حد تک صداقت ہو مگر پاکستان میں تو عدالت گاہوں نے ایک تاریخ رقم کی ہے، جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے تو جنرل ضیاء کے زمانے میں بھی کءی جج ایسے تھے جنہوں نے ان حکامات کو ماننے سے انکار کردیا تھا جس کی بنا پر جنرل ضیاء نے انہیں بر طرف کر دیا تھا ، جنرل مشرف نے جب پہلی بار مارشل لا ٔلگایا تھاتوجسٹس سعید الزمان صدیقی سمیت کءی جج فار غ کر دءیے تھے کہ انہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا تھا ،جب جنرل پرویز مشرف نے دوسری بار وہی اقدام اٹھایاتو اس مرتبہ عدلیہ نے زیادہ ہمت سے کام لیا ہے اور مستعفی ہونے سے انکار کردیا ہے۔تقریباً ایک مہینے سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے کہ وہ تمام ججز اپنے گھروں پر نظر بند ہیں اور پاکستان کے دو سابقہ عوامی وزیر اعظم نواز شریف اور بے نظیر بھٹو مسلسل یہی کہہ رہے ہیں ابھی تک پاکستان کے چیف جسٹس افتخار محمد چوھدری ہیں۔عدلیہ کا ادارہ اس وقت پاکستان میں اتنی زیادہ اہمیت اختیار کر چکا ہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے سعودی سفیر نے ملاقات کی ہے اور صدر مشرف اور سپریم کورٹ کے درمیان مصالحت کرانے کی کوشش کی ہے۔ حیرت ہے کہ سعودی سفیر کو چیف جسٹس سے ملنے دیا گیا مگر نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کو یہ حق نہیں دیا گیا دوسری طرف چیف جسٹس کے وکیل اعتزاز احسن سے جب امریکی سفیر ملنے گیا تو اسے بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گءی۔مجھے اس امریکی سفیر پر بھی حیرت ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک امریکی سفیر کسی پاکستانی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرے اور اس کی خواہش پوری نہ ہو۔

بہرحال سعودی حکومت کی پرویز مشرف سے دوستی لازوال محسوس ہورہی ہے ، سعودی سفیر چیف جسٹس کو تو رام نہیں کرسکا مگر جسٹس رمدے جج پر جانے کےلءے ضرور تیار ہوگءے ہیں پرانے زمانے میںبھی بادشاہ جس قاضی القضاۃ سے تنگ آجاتے تھے اسے حج پر بھیج دیا کرتے تھے ۔یقینا افتخار محمد چوہدری بھی کسی وقت فریضہ ء جج کےلءے ضرور تشریف لے جاءیں گے کیونکہ جج ان پر بھی فرض ہے ۔نواز شریف نے تو خیر بہت حج کر لءے ہیں ۔ اس حوالے ایک لطیفہ یاد آرہا ہے جو اس صورت حال پر قطعاً فٹ بیٹھتا ہے ۔ایک سفید پوش شخص جب ملازمت سے ریٹاءرڈ ہوا تو اسے پینشن میں تین لاکھ روپے ملے۔ اس نے اگلے سال اپنی بیٹی کی شادی کرنی تھی ۔نیک آدمی بنک میں پیسہ نہیں رکھناچاہتا تھا کہ بنک سودی کاروبار کرتے ہیں چنانچہ وہ حاجی سیٹھ کرم دین کے پاس گیا اور اسے کہا کہ حاجی صاحب یہ تین لاکھ روپیہ امانت کے طور پر آپ اپنے پاس رکھ لیں میں سال کے بعد واپس لے جاءوں گا کیونکہ میں نے اگلے سال اپنی بیٹی کی شادی کرنی ہے ۔ اس وقت حاجی صاحب کے تینوں بیٹے بھی موجود تھے ۔ اگلے سال شادی کے دن آءے تو وہ شخص حاجی صاحب کے پاس آیا کہ میں آپ کے پاس امانتاً تین لاکھ روپے رکھواءے تھے، اب مجھے ان کی ضرورت ہے، اس لءے وہ لوٹا دیں ۔ حاجی صاحب نے کہا مجھے لگتا ہے آپ بھول رہے ہیں۔ یہ رقم آپ نے کہیں اور رکھواءی ہوگی ۔ اس شخص نے کہا حاجی صاحب آپ کے بیٹے بھی تو اس وقت موجود تھے ۔حاجی صاحب نے اپنے بڑے بیٹے کو بلایا اور پوچھا کہ یہ شخص کہتا ہے کہ اس نے تین سال پہلے مجھے تین لاکھ روپیہ دیا تھا اور تم بھی اس وقت موجود تھے۔ بیٹا کہتا ہے کہ میں تو اس شخص کو پہلی بار دیکھ رہا ہوں ۔ حاجی صاحب پھر دوسرے بیٹے کو بلاتا ۔ وہ بھی اس شخص کو پہچانے سے انکار کردیتا ہے۔ اب وہ آدمی حیران و پریشان کھڑا ہوتا ہے۔ اچانک اس کی نظر حاجی صاحب کے تیسرے بیٹے پرپڑتی ہے اور وہ کہتا ہے حاجی صاحب اس وقت آپ کا یہ تیسرا بیٹا بھی موجود تھا۔ حاجی صاحب اس سے پوچھتے ہیں تو وہ کہتا ہے ، ہاں ابو جان اس نے تین لاکھ روپے آپ کے پاس امانت کے طور پر رکھواءے تھے ۔حاجی فوراً تین لاکھ روپے نکال اس شخص کو دے دیتا ہے اور بڑے بیٹے کو بلا کر کہتا ہے کہ اپنے چھوٹے بھاءی کو فوراً حج پر بھیج دو۔

مجھے حاجی سیٹھ کرم دین اور صدر پرویز مشرف میں کوءی مماثلت نہیں دکھاءی دے رہی مگر میرا جی چاہتا ہے کہ اب صدر مشرف بھی حج پر چلے جاءیں۔شاید اس طرح کاروبارِ مملکت چلانے میں انہیں آسانی ہو۔

ایک اہم ترین سوال یہ بھی ہے کہ الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن گروپ اگر اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوجاتے ہیں تو کیا وہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بحال کریں گے یا نہیں ۔ محترمہ بے نظیر بھٹو نے اگرچہ اس مرتبہ آزاد عدلیہ کو اپنے منشور میں رکھا ہوا ہے مگر وہ شاید اس بات پر نواز شریف سے اتفاق نہیں کرتیں ۔اور ان دنوں نواز شریف محترمہ کی ہر بات مان رہے ہیں کیونکہ انہیں مولانا فضل الرحمن کے کردارنے اسلام پسند جماعتوں کے زیادہ حق میں نہیںرہنے دیا۔اب تو اس بات کا بھی بہت امکان پیدا ہو گیا ہے محترمہ بے نظیر بھٹو اور نواز شریف آپس میں سیٹوں کی ایڈجسٹ منٹ کر لیںلیکن الیکشن کے بعد وکلا کی تحریک اور انسانی حقوق کی علمبردار تحریکیں یقینا آءندہ آنے والی حکومت کو اس بات پر مجبور کریں گی کہ وہ عدلیہ کو بحال کریں ۔ اور انہوں نے اگر کوءی ایسا عمل کیا تو یہ بات صدر مشرف کو پسند نہیں آءے گی۔لیکن یہ بات بھی طے ہے کہ آءندہ جو بھی حکومت بنے گی ،صدر مشرف کی پسند کی ہی ہوگی اور اگر خدانخواستہ ایسی حکومت نہ بن سکی تو صدر مشرف کے پاس مارشل لالگانے کا اختیار نہ سہی اسمبلیاں توڑنے کا اختیار تو ہے ہی سہی۔

منیر بھاءی

السلام علیکم! امید ہے مزاج بخیر ہونگے۔میرے کالم لوگو پر ی درج ذیل ای میل ایڈریس ڈال دیں۔

ے م

038 — آسٹریا کا مفت فضائی ٹکٹ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-038 | ↑ فہرست

آسٹریا کا فری اءر ٹکٹ

ٹرین پر برمنگھم سے لندن جاتے ہوءے میری ملاقات آسٹریا کے ایک یہودی شاعر سے ہوءی اس نے مجھے ہو لو کاسٹ کے موضوع پر اپنی یہ خوبصورت نظم سناءی۔

’’ہولو کاسٹ۔۔ ایک ہیری کین

وقت پر بجتا ہوا پیانو کا خاموش نوٹ

ہولو کاسٹ۔۔لاکھوں لوگوں کاسفر۔۔

اپنے مرے ہوءے دوستوں کی روحوں کی تلاش میں

ہولوکاسٹ۔۔گندے نالے میں گرتے ہوءے پانی تشدد آمیز زور دار آواز

صرف ایک سانس کےلءے

ہولو کاسٹ۔۔۔ایک ٹوٹے ہوءے کھلونے کے

گھاس پر بکھرے ہوءے سینکڑوں ٹکڑے جنہیں جوڑا نہیں جا سکتا

ہولو کاسٹ۔۔۔ کالے جنگلوں میں کبھی نہ ختم ہونے والا سفر

سورج کو چھپانے والا ۔۔۔ ایک کا لا بادل

گرم پتھروں کی آگ پر ننگے پاءوں چلنے کا عمل

ہو لو کاسٹ ۔۔۔ ایسے سایوں کے درمیان چل رہا ہے جو کبھی

نہ دیکھے گءے ہیں اور نہ سننے گءے ہیں مگر موجود ہیں

ہولو کاسٹ ۔۔ہنگام بھری سرگوشیوں سے ٹوٹی ہوءی خاموشی‘‘

میں نے نظم سن کر اس سے کہا کہ ’’ نظم بہت اچھی ہے مگرکچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہو لو کاسٹ محض ایک افسانہ ہے‘‘کہنے لگا

’’ہولو کاسٹ ۔۔یہودیت پر ظلم کی وہ آخری انتہا ہے جس کی پیشگوءی تورات میں موجود ہے ۔تورات کے مطابق بنی اسراءیل اپنے گناہوں کے کفارے کے طور پر جلتی ہوءی بھٹیوں میں ساٹھ لاکھ جانوں قربانی دیں گے تو ارض ِ مقدس پر ان کی مراجعت ان کے نصیب میں لکھی جاءے گی۔اگر تمہیں یقین نہیں تو میرے ساتھ آسٹریا آءو ۔۔ سچاءی تمہارے سامنے آجاءے گی‘‘

میں نے کہا’’کسی انگریز نے لکھا ہے کہ ہٹلر کے ہاتھوں یہودیت کی اتنی بڑی تباہی نہیں ہوءی تھی کہ اسے ہولو کاسٹ کہا جاءے ‘‘اس نے مجھے عجیب سی نظروں سے دیکھا اور کہااعداد و شمار کے مطابق اس ہولو کاسٹ میں تقریباً ملین بچے قتل ہوءے،یہودیوں کے علاوہ پانچ ملین سے زاءد دوسرے لوگ مارے گءے جن کا تعلق پولینڈ اور کیتھولک مذہب سے تھا،جہاں تک یہودیوں کے قتل عام کے اعداد و شمار کا تعلق ہے تو عام طور پر کہا جاتا ہے کہ تقریباً چھ ملین یہودی ہلاک کءے گءے مگر حقیقت یہ ہے کہ اس ہولو کاسٹ کے دوران یورپ کی دو تہاءی یہودی آبادی ختم کردی گءی اور اگر اسے دنیا کی آبادی پر منطبق کیا جاءے تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ دنیا میں رہنے والے ایک تہاءی یہودیوں کو ہلاک کردیا ۔۔لیکن تمہیں تب یقین آءے جب تم میرے ساتھ آسڑیا آءو گے۔تم وہاں میرے مہمان ہو گءے‘‘

میںنے اس کی دعوت کو نظر انداز کرتے ہوءے اس سے پوچھا’’ہولو کاسٹ پر اعتراض کرنے والے کہتے ہیںکہ جیوءش انساءیکلو پیڈیا نے جنگ عظیم سے قبل کے ایڈیشن میںیہودیت کی عالمی آبادی ایک کروڑ پچاس لاکھ لکھی تھی اگر ساٹھ لاکھ یہودی ہٹلر کی قتل گاہوں کی نذرہوگءے تو کے اعداد و شمار میں ان کی تعداد نوے لاکھ ہونی چاہءے تھی مگر اس وقت کی جیوءش انساءیکلو پیڈیا کہتی ہے کہ کمی نہیں ہوءی بلکہ آبادی بڑھ کرایک کروڑساٹھ لا کھ ہو گءی ہے۔‘‘

کہنے لگا ’’یہ کوءی اعداد و شمار کی غلطی لگتی ہے ممکن ہے پرنٹنگ کے وقت ان کی پروف ریڈنگ ٹھیک طرح نہ ہو سکی ہو۔لیکن ان سب سوالوں کے جواب تمہیں آسڑیا میں مل سکتے ہیں۔ آسڑیا نہیں تو میرے ساتھ یورپ کسی اور ملک میں چلے چلو وہاں بھی ان سوالوں کے جواب موجودہیں ‘‘

میں نے وہاں جانے سے معذرت کرتے ہوءے ایک سوال اور داغ دیا کہ ’’یہ بھی ایک اعتراض ہے ہولو کاسٹ کے حوالے سے کہ مجموعی طور پر جنگ کے بعد اڑتیس لاکھ یہودیوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ اس ہولو کاسٹ سے بچ جانے والے مظلوم ہیں ساٹھ لاکھ یہودی ہٹلر نے مار دءیے تھے یوں ان تمام یہودیوں کی تعداداٹھانوے لاکھ ہو جاتی ہے مگر اس وقت اعداد و شمار کے مطابق یورپ کا جو علاقہ جرمنی کے قبضے میں آیا تھا اس میں کل یہودی آبادی چوبیس لاکھ تھی‘‘

اب اس کے ماتھے کی لکیریں گہری ہونے لگی تھیںکہنے لگا’’ یہ سب اعداد و شمار کی غلطیاں ہیں انسانی قربانی کی اس بڑی حقیقت کو اعداد و شمار کے رجسٹر سامنے رکھ کر نہیں جھٹلایا جا سکتا۔تم میرے ساتھ یورپ چلوتوسہی دیکھو تم بالکل مطمءن ہو جاءو گے‘‘

میںنے پھر اس کی دعوت کو نظر انداز کرتے ہوءے کہا ’’ہولوکاسٹ کے خلاف لکھی جانے والی کتاب میں لکھا گیا ہے کہ اس دور کے بڑے بڑے لوگوں نے جو کتابیں لکھی ہیںان میں ہولو کاسٹ کا کہیں ذکر موجود نہیں، خاص طور پرجنرل ڈوانٹ ڈی آءرن جو امریکہ کے چوبیسویں صدرتھے ان کی سرگزشت میں اس دور کے باقی تمام حالات تو درج ہیں مگر ہولو کاسٹ کہیں نہیں ہے ۔انہوں نے کہیں گیس چیمبروں کا ذکر نہیں کیا۔ جنگ عظیم دوم کے دنوں میں برطانیہ کے وزیر اعظم ونسٹن چرچل نے چھ جلدوں پر مشتمل جنگ کے پس منظر ، واقعات اور نتاءج کی تاریخ قلمبند کی ہے مگر اس میں بھی ہو لوکاسٹ کا کہیں ذکر موجود نہیں ‘‘

اب وہ مسکرا دیا اور کہنے لگا دراصل تاریخ لکھنے والا جتنا ہی غیر جانب دار کیوں نہ ہو کچھ نہ کچھ اس کی پسند و نا پسند کا بھی اس میں دخل ہوتا ہے۔مگر یہ ساری باتیں آسٹریا میں کریں گے ۔تم مجھے بہت پسند آءے ہو تم کہو تم میں لندن سے آسڑیا تک تمہارا اءیر ٹکٹ خریدنے پر بھی تیار ہوں ‘‘میں نے ایءر ٹکٹ کی آفر پر اسے کہا ’’ہاں اب آسٹریا جانے کا سوچا جا سکتا ہے مگرمیں نے یہ بھی کہیں پڑھا ہے کہ جنگ عظیم دوم کے بعداتحادی طاقتوں نے جو تحقیقاتی کمیشن قاءم کیاتھا اس نے تین برس کی چھان بین کے بعد جو رپورٹ دی تھی اس میںبھی لکھا گیا کہ جرمنی کے نظر بندی کے کیمپوں میں کوءی شخص زہریلی گیس سے نہیں مرا۔‘‘ کہنے لگا ’’یہ سب باتیں تفصیل سے کریں گے۔آسڑیا جا کر۔۔تمہیں آج میرے ساتھ آنے میں کوءی پرابلم تو نہیںہے نا‘‘میں نے ہنس کر کہا ’’نہیں کوءی پرابلم تو نہیں سواءے اس کے کہ وہاں جا کر اس موضوع پر بات نہیں کر سکتا۔۔۔۔۔ مجھے علم ہے کہ ہولوکاسٹ کو جھٹلانے کی یورپ میں کم سے کم سزا تین سال ہے۔‘‘

آزادی ء اظہار کے علمبردارو! ہولوکاسٹ پر گفتگو کرنا جرم ہے اگر ہولوکاسٹ واقعی سچ ہے تو اسے جھٹلانا جرم ہونا چاہءے کیونکہ اس سے یہودیوں کو تکلیف ہوتی ہے مجھے اس پر کوءی اعتراض نہیںمگریورپ پیغمبر ِ انسانیت چارہ ساز بیکساں محمد ﷺ کے بارے میں بکواس کرنے پر پابندی کیوں نہیں لگاتا یہ تو اس سے کہیں بڑا جرم ہے اس سے دنیا کی ایک ارب سے زیادہ آبادی کو تکلیف ہوتی ہے۔اب یہ دنیا میں دوہرا معیار زیادہ دیر نہیں چل سکتا

039 — قوبے چک کی لڑکی

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-039 | ↑ فہرست

کالم ڈاٹ کا م

یعقوب اس کے دادا کے دادا کا نام تھا۔یہ چک یعقوب نے ہی آباد کیا تھا۔اسی کی مناسبت سے اسے قوبے چک کہتے ہیں۔اس کا دادا بھی بڑی پر رعب شخصیت کا مالک تھا ۔اس کی شخصیت اگر تصور میں لانی ہو تو وارث ڈرامے کے چوہدری حشمت کو ذہن میں لے آءیے۔ہمارے دیہی علاقوں میں ایسے خاندان کثرت سے آباد ہیں ،جہاں خاندان کے بڑے باپ یا دادا کی حکمرانی ہوتی ہے۔اور اس کی مرضی کے بغیر نہ تو کوءی فیصلہ ہو سکتا ہے اور نہ کوءی کام۔کچھ ایسی ہی تصویر وہ اپنے خاندان کی بھی بتاتی ہے۔اس کے والداور چچا چھ بھاءی تھے ۔ایک دوسرے کے مضبوط بازو۔اپنی روایات سے جڑے ہوءے۔خاندان میں پڑھاءی شڑاءی کا رواج نہیں تھا۔کسی کی نوکری کرنے کا خیال سب کو معیوب (آکورڈ) لگتا تھا ۔پھر کیا کرنا تھا پڑھ شڑ کے۔لڑکیاں بھی اگر سکول جاتی تھیں تو پانچویں یا اس پہلے ہی انہیں سکول سے اٹھا لیا جاتا تھا۔’’ کیا کرلے گی لڑکی پڑھ شڑھ کے خاوند اور سسرال کی خدمت ہی تو کرنی ہے اسے ۔ کھانا پکانا،سینا پرونا،صفاءی ستھراءی ہی کام آءے گی اس کے‘‘۔اسے بھی کچھ ایسے ہی حالات کا سامنا تھا۔ جب اسے پہلی جماعت میں داخل کرایا گیاتو استانی جی نے محسوس کیا کہ اس بچی میں بلا کی خود اعتمادی اور ذہانت ہے۔اس نے بچی کو کلاس میں مانیٹر بنا دیا ۔دوسری ،تیسری،چوتھی اور پانچویں جماعت میں بھی اس نے اپنی استانی جی کو متاثر کیے رکھا ۔اور استانی جی نے بھی اسے ہر جماعت میں مانیٹرہی بنایا۔اس کے باپ دادا کا خیال تھا کہ لڑکی جب پانچویں جماعت پاس کرے گی تو اسے سکول سے اٹھا لیا جاءے گا۔جب پانچویں جماعت کا نتیجہ آیا تو وہ پورے سکول میںاول تھی۔ ددھیال والے اب لڑکی کے مزید پڑھنے کے حق میں نہ تھے مگر خوش قسمتی سے لڑکی کے ننہال والے پڑھے لکھے لوگ تھے۔وہ عموماًاپنی بھانجی اور بھانجوں سے ہنسی مذاق کرتے رہتے تھے،کہ ان کے گاؤں کی تو مٹی ہی ایسی ہے ۔جہاں سے کوءی پڑھ لکھ نہیں سکا۔اور یہ بات اس پر ہمیشہ ایک گہرا تاثر چھوڑ جاتی ۔اس کے اندر سے آواز آتی میں کیوں نہیں پڑھ سکتی۔کیا میں کسی سے کم ہوں؟ ننہال کے دباؤ اور لڑکی کی خواہش پر اسے گاؤں کے سکول میں داخل کرا دیا گیا۔چھٹی جماعت میں وہ پھرہیڈ گرل بن گءی۔اور اس نے اپنی یہ پوزیشن باقی جماعتوں میں بھی پر قرار رکھی۔وہ ہر سال مانیٹر ہوتی اور ہر سال کلاس میں بھی اول آتی۔میٹرک کے امتحان کا جب نتیجہ آیا تو وہ سارے سکول میں اول تھی اور بورڈ میں بھی اس کی نمایاں پوزیشن تھی۔سکول میں جب لڑکی کو اول پوزیشن کا میڈل دینے کی تقریب منعقد کی گءی تو میڈل لینے کے لیے لڑکی کے والد کو دعوت نامہ بھیجا گیا ۔لڑکی کا والد تذبذب میں تھا کہ وہ میڈل لینے جاءے یا نہ جاءے کیونکہ تقریب میں اسے شلوار قمیص پہن کر جانا پڑتا اور جس شخص نے عمر بھر تہبندباندھی ہو۔ وہ شلوار قمیص پہننے پربھلا کیسے تیار ہو سکتا ہے۔یہاں ایک مرتبہ پھر لڑکی کا ننہال کام آیا ۔اس کے ماموں نے لڑکی کے باپ سے کہا کہ وہ میڈل وصول کرنے چلا تو جاءے گا لیکن وہاں یہ بھی بتاءے گا کہ لڑکی کے باپ نے میڈل وصول کیوں نہیں کیا ۔ماموں کی یہ دھمکی کام کر گءی اور والد صاحب نے شلوار قمیص پہننے کی حامی بھر لی۔ جس دن تقریبِ تقسیمِ انعامات تھی۔ ان کے گھر میں اس بات پر بھی دھوم مچی ہوءی تھی کہ ابا جان نے آج شلوار قمیص پہنی ہے۔ ایوارڈ لینے کے لیے جب اس کے باپ کو سٹیج پر بلایا گیا تووہ منظر دیدنی تھا۔سارا پنڈال تالیوں سے گونج رہا تھا اور اس کا والد اپنی بیٹی کا ایوارڈ وصول کر کے خوشی اور مسرت کے ایک نءے تجربے سے ہمکنار ہو رہا تھا۔یہ تجربہ اور یہ خوشی بیٹوں کی پیداءش اور ان کی شادیوں کی خوشی سے بہت مختلف تھی اور اس نے اس کی شخصیت کی فلم کو بالکل اسی طرح ریواءنڈ کر ڈالا تھا جیسے کیمرہ فلم ریواءنڈ کرتا ہے۔ایک طرف وہ لڑکی میٹرک میں اعلیٰ نمبر لے کر پھولے نہیں سما رہی تھی تو دوسری طرف اس کے دادا حضور نے اس کے باپ کو کہلوا بھیجا تھا کہ اب پڑھنا شڑنا بہت ہو چکا ۔اب اسے گھر میں بٹھا دو۔لڑکی کی خواہش تھی کہ وہ ڈاکٹر بننے کے لیے ایف ایس سی میں داخلہ لے۔اسے مزید تعلیم کے لیے ننہال والوں کی اخلاقی سپورٹ بھی حاصل تھی مگراس کا دادا ،چچے اور باقی رشتہ دار اپنی روایات کی پامالی برداشت نہیں کر سکتے تھے۔ اس نے جب اس سلسلے میں اپنے والد سے بات کی تو اس نے کہا کہ اگر وہ خود اپنے دادا کو منا سکتی ہے تو اسے کوءی اعتراض نہیں ۔ دادا حضور کو منانا بھی مشکل ترین مرحلہ تھا۔پہلی جماعت سے دسویں تک ہیڈ گرل رہنے والی لڑکی نے اپنی قوت گویاءی کا سارا فن اپنے دادا حضور پر آزماڈالا۔اور بالاخر اس شرط پر منظوری حاصل کر لی کہ وہ میڈیکل میں کسی لڑکیوں کے کالج میں داخلہ لے گی۔اور لڑکوں کے ساتھ نہیں پڑھے گی۔سو تحصیل علم کی خاطرتین بہنو ں اور تین بھاءیوں کا یہ خاندان،اپنے والدین کے ہمراہ ،ددھیال کی تمام تر مخالفت کے باوجود شہر میںآباد ہو گیا ۔ لڑکی نے حسب توقع ایف یس سی میں بھی ٹاپ کیا اورفاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور میں ایم بی بی ایس سال اول میں داخل ہو گءی۔ اس وقت محترمہ بے نظیر بھٹو وزیر اعظم پا کستان تھیں اور طلبہ یونینز آزادی سے کام کر رہی تھیں۔میڈیکل کی یہ طالبہ ایک ذہین اور پر اعتماد لڑکی تھی جس میں لیڈر شپ کی بے پناہ صلاحیتیں پوشیدہ تھیں۔انہی صلاحیتوں کی بنا پر اسے پہلے سال ہی طلبہ یونین کا صدر چن لیا گیا۔طلبہ یونین کے صدر کی حیثیت سے اس نے اس وقت کی وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کو خط لکھا اور طالبات کو درپیش مساءل بیان کءے ۔بے نظیر بھٹو نے اس ایک ہی خط پر اسے اپنے پاس اسلام آباد بلوا لیا ۔وزیر اعظم کی طرف سے دعوت ،ایم بی بی ایس کی ایک طالبہ کے لیے کوءی عام بات نہ تھی۔کالج کی پرنسپل اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی حیران تھیں اور کالج کی طالبات بھی ۔پرنسپل آفس کی طرف سے اسے جو فاءل پرزنٹیشن کے لیے دی گءی ،اس میںطالبات کا کوءی ایک مطالبہ بھی درج نہ تھا بلکہ کالج اور فیکلٹی کے حوالے سے مطالبات درج تھے۔اورایک طالبہ وزیر اعظم صاحبہ کے سامنے اپنی اساتذہ کو درپیش مساءل اور ان کے مطالبات پیش کر رہی تھی۔بے نظیر بھٹو نے کہا !آپ طالبات کی نماءندہ ہو یا اپنی فیکلٹی کی۔لڑکی ہچکچاتے ہوءے بولی!میڈم آپ نے درست نشاندہی کی ہے۔ا س پر محترمہ نے کاغذ پنسل دے کر اسے کہا !لکھو جو لکھنا چاہتی ہو۔اور لڑکی لکھتی چلی گءی۔ہرکلاس روم کے لیے آڈیو ویژول ساونڈ سسٹم چاہیے۔کلاس رومز کے لیے اءر کنڈیشنر چاہیں،طالبات کے لیے بسیں چاہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اور وہ بہت کچھ لکھتی چلی گءی۔۔۔کتنا خرچہ ہو گا اس سب پہ،بے نظیر بھٹو نے لڑکی سے استفسار کیا ۔۔۔۔۔میڈم،پچاس کروڑ سے زیادہ تو نہیں ہو گا۔۔۔۔پچاس کروڑ۔۔پتہ ہے کتنا ہوتا ہے۔۔۔بے نظیر بھٹو مسکراءی۔۔۔۔اچھا کچھ نہ کچھ ضرور دوںگی۔۔۔لڑکی پھر گویا ہوءی۔۔۔میڈم ہمارے ہاں وزٹ کی کوءی ڈیٹ دے دیں۔۔۔۔آپ کی تشریف آوری ہمارے کالج کے لیے باعث صد افتخار ہوگی۔۔۔بے نظیر اپنے پی ایس کو بلاتی ہیں۔کونسی ڈیٹ فارغ ہے ۔۔۔انہیں فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں دورے کی کوءی ڈیٹ دے دو۔۔۔۔اورپی ایس شیڈول دیکھتا ہے۔۔۔ دور دور تک کوءی بھی ڈیٹ خالی نہیں ۔۔۔محترمہ مصروفیات کا شیڈول خوددیکھتی ہیں اور کہتی ہیں۔۔۔ایک ہفتے بعد کی ڈیٹ ٹھیک ہے؟ ۔۔۔۔ لڑکی بغیر سوچے سمجھے کہتی ہے۔۔۔ٹھیک ہے میڈم۔۔شکریہ ۔۔بے نظیر بھٹو سے اجازت لے کر جب وہ باہر نکلتی ہے تو بہت گھبراءی ہوءے انداز میں اپنی پرنسپل کو فون کر کے ایک ہفتے بعد کی ڈیٹ کابتاتی ہے توادھر سے جواب ملتا ہے ۔ ۔یقیناً وزیراعظم کے استقبال کے لیے ایک ہفتے کا وقت بہت ناکافی تھا مگر جب ٹھیک ایک ہفتے بعد بےنظیر بھٹو کالج تشریف لے آتی ہیںتو کالج کی انتھک لڑکیوں نے اپنی شب وروز کی محنت سے جنت نظیر بنا ڈالا ہوتا ہے۔بے نظیر بھٹو طالبات کے لیے وہ سب کچھ دے جاتی ہیں جس کا انہوں نے اس طالبہ سے وعدہ کیا ہو تا ہے۔وہ لڑکی جس کا ابھی تک میں نے نام نہیںلیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہلاتی ہے۔

040 — کچھ ہونے والا ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-040 | ↑ فہرست

کچھ ہونے والا ہے

یہ تو خیر طے شدہ بات ہے کہ اُس طرف سے خیر کی خبر کبھی نہیں آءی لیکن گذشتہ کچھ دنوں سے پاکستان سے آنے والی خبریںاور زیادہ دل دہلانے والی ہیں ۔وہاں پھر کچھ ہونے والا ہے ،کوءی طوفان ، کوءی خوفناک حادثہ، کوءی ہولناک واقعہ،کوءی کرب کے دوزخ سے نکلی ہوءی تاریخ بدلنے کی ساعت،کوءی ٹوٹتی زمین کی دہشت خیز آواز،کوءی ساکت ہوتی زندگی ، کوءی ٹےلی وژن کی سکرےن پر چہرے بدلتی ہوءی رات، کوءی اجتماعی سماعت شکن دھماکہ۔۔۔کچھ ہونے والا ہے۔ مےں اےک تےز رفتار رےل گاڑی کو اےک اےسی سرنگ سے گزرتے ہوءے دےکھ رہا ہوں جِس کا دوسرا دہانہ بناےاہی نہےںگےا

میں دیکھ رہا ہوں کہ کھونٹے پر بندھے ہوءے جانوراپنی ریساںتوڑ کر بھاگنے کی کوشِش مےں ہانپ رہے ہےں ، گھونسلوں سے پرندے نکل آءے ہیں اور اپنی اپنی بولےوں مےں شور مچا رہے ہیں۔افراتفری کا عالم ہے ، زمےن کے پرت اُلٹ جانے کا اِمکان پےدا ہورہا ہے،پہاڑ روءی کے گالوں کی طرح اُڑ نے پر پر تول رہے ہےں۔ فضاء مےں اےک بے رونق سُرمءی اور سُرخ بُجھا بُجھا رنگ پھےلتا جارہا ہے۔ درخت اپنی بہاروں سے ہاتھ دھو بےٹھے ہےں ، سوکھی ٹہنےاں اپنے استخوانی وجودلءے ساکت و جامداپنی پور پور خشک پتھراءی آنکھوں مےں دہشت بھر کر آسمان کی طرف اُٹھی ہوءی ہےں، کانٹوں کی باڑےں اپنے قرےب کی ہر شے سے لپٹتی جارہی ہےں۔ تےز و تند زہرےلی آندھےاں ہر چےز کو جڑ سے اُکھاڑ کر بگولوں کے چکر مےں جکڑنے کے موقع کی تلاش مےں ہےں۔کےا قہقہے تارےخ مےں بدل جاءےں گے،زبانےں پتھر کی ہوجاءےں گی ، آنکھےں پھےل کر باہر اُبل آءےں گی ،زندگی کی رمق موت کی زردی مےں بدل جاءے گی ۔ ۔۔ مجھے اےسا کےوں محسوس ہورہا ہے کہ کچھ ہونے والا ہے۔۔۔۔۔۔۔ممکن ہے کہ جو کچھ مےں سوچ رہا ہوں ، دےکھ رہا ہوں وےسا نہ ہو۔۔۔۔۔۔ کچھ اور ہو مگر ےہ مصدقہ ہے کہ کچھ ہونے والا ہے ۔۔

سیاست کی جنگ گاہ میںاپوزےشن متحد ہوچکی ہے۔ پاکستان کے دو سابقہ وزراءے اعظم اےک ہی مورچہ مےں جمع ہوگءے ہےںاور اُن کی توپوں کا رُخ بھی اےک ہی فصےل کی جانب ہے ۔وہ فصےل جِس کے ہر بُرج اور ہر منارے پرلشکری اےستادہ ہےں۔مورچے مےں توپوں کے گولے اُٹھانے والی سپاہ کی بھی کوءی کمی نہےں۔ اپنے اپنے خوابوں کے وزےرِ اعظم بھی وہاں موجود ہےں ےعنی باقی تےرہ سےاسی جماعتوں کے سربراہ ۔ خبر ےہ بھی گرم ہے کہ مجلسِ عمل کی فوج کے چونسٹھ کمانداروں نے تحرےکِ عدمِ اعتماد کے حملے مےںغےبی کمک کے طور پر ساتھ دےنے کاوعدہ بھی کر رکھا ہے۔اورقاضی حسےن احمد کی عقابی آنکھےں صورتِ حال کو بھانپنے مےں اپنا کوءی ثانی نہےں رکھتےں ۔ اور مولانا فضل الرحمن پہلے بھی محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشیر وزیر رہ چکے ہیں ۔۔موقع دےکھ کر اگر انہوں نے خود اِس اتحاد مےں شمولےت کا فےصلہ کرلےا توحاکمِ شہرکےلءے ضروری ہو جاءے گا کہ وہ ہر برج ، ہر منارے پر اپنے لشکری تبدےل کرلے۔۔۔۔ لیکن ےہ بھی ےاد رکھءے کہ بازارِ وقت مےں فروخت کےلءے کوءی اور سپاہ موجود نہےں۔ سوخرےدار کے پاس اےک اور مارشل لاء کے زنگ آلودہ اسلحہ کے سِواکوءی اور چارہ نہےں رہ جاءے گا اور میرا ذاتی خیال ہے کہ اب پاکستان کسی اور مارشل لاء کا متحمل نہیں ہو سکتاا س سرنگ کے آخری کنارے پر روشنی کی کرن کا تصور ہی بعےد از اِمکان ہے۔

معیشت کی ستم گاہ میںزندگی کی درد انگےزکراہ طویل سے طویل تر ہوتی جارہی ہے۔ اس کی قبا میںجا بجا بھوک کے پیوند لگے جاتے ہیں ۔مہنگاءی نے اس کا بند بند مضمحل کر دیا ہے ۔ روٹی کی تلاش میں نکلا ہوا بچہ چاند کی گولاءی دیکھ دیکھ کراُکتا چکا ہے۔بھوک اس کا پیٹ کاٹتی جا رہی ہے۔ماں کو ہنڈیا میں پتھر اُبالتے ہوءے بہت دیر ہو چکی ہے۔فاقہ زدہ دوشیزہ کو اپنی عصمت کے دام بھی پورے نہیں مل رہے ۔روکھی سوکھی کھا کر رات گزارنے والے سفید پوش صرف پانی پر عمر گزارے جا رہے ہیں ۔ماہانہ پانچ ہزار روپے تنخواہ لینے والاچار بچوں کا باپ خودکشی کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔غربت آخری احتجاج کےلءے سڑکوں پر آنے والی ہے اور خدا نخواستہ اسے کالے بوٹوںتلے روند دیا گیاتو کیا ہوگا۔۔۔کچھ ضرور ہوگا کہ کچھ ہونے والا ہے ۔

قومیت کی قربان گاہ پر نثار ہونے کےلءے پختون اور بلوچ ہتھیلیوں پر سروں کو سجاکر گھروں سے نکل آءے ہیں اور انہیںبارود بھری آوازکے دھماکوںسے لوٹ جانے کا مشورہ دیاجا رہا ہے۔ وزیرستان کی پہاڑیوں کو لہورنگ کرنے کا جو کام جانے کس اےماء پرشروع کیا گیا ہے وہ مکمل ہونے والا ہے ۔ خون پھر خون ہے گرتا ہے تو جم جاتا ہے ۔مگرسروں کی بےج بونے والے کےایہ نہیں دےکھ رہے کہ وہاں دماغوں کی فصل اگ آءی ہے جو بار بار اپنے کاٹنے والوں کوآگاہ کرہہ رہی ہے کہ کچھ ہونے والا ہے ۔

معاشرت میں برادری ازم کا زہر جسے جنرل ضیاء الحق نے بویا تھا اب ایک تناور اور ثمرور درخت بن چکا ہے جس کی زہریلی جڑیں زمیں میں دور دورتک پھیل گءی ہےںاور سانپ سانپ شاخوں نے اپنے زہر بھرے پھل ڈاءینگ ٹیبل پرسجادءیے ہیں ۔سو ہر گھر میں منافرت کا رقص جاری ہے ۔۔۔ کچھ ہونے والا ہے۔

علم کی درس گاہ میں نصاب سے روشنی کے وہ تمام ورق نکال لءے گءے ہیںجو سچاءی کی کھوج میں نکلنے والوں کی رگوں میں لہو کی رفتار کو تیز کرتے تھے۔کسی نے یہ نہیں سوچا کہ اس نصاب کو پڑھ کر پروان چڑھنے والی نسلیںاپنی سرحدوں کا دفاع کیسے کریں گی۔شاید پھر نصاب بدلنے والا ہے۔کچھ نءے نصاب لکھنے والے قلم اپنے کان پر رکھ کر حرکت میں آنے والے ہیں ۔۔۔کچھ ہونے والا ہے۔۔۔مگرمیں نا امید نہیں ہوں۔۔ مجھے اس پتھراءی ہوءی زندگی میںدور کس نومولود بچے کے رونے کی آواز سناءی دے رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستقبل کے استعفے

سابق برطانوی وزیر خارجہ رابن کک بڑبڑایا مجھے تو سگریٹ کی راکھ کے گرنے کی آواز بھی سناءی دیتی ہے تم کہتے ہوبرطانیہ عراق سے بہت دور ہے سومجھے گرتے ہوءے بموں کی آوازنہیں سناءی دے گی ۔۔ نہیں نہیں ۔۔میں مرتے ہوءے معصوم بچوں کی ڈوبتی ہوءی چیخیںاور ہارتی ہوءی کراہیں نہیں سن سکتا۔ مےں انسانی جسموں کے اُڑتے ہوءے لوتھڑے اپنی پلکوں میں نہیں پرو سکتا ۔ ۔ نہیں نہیں۔۔ ماءی ڈءیر پراءم منسٹر ۔۔مےرے دِل مےںساری عزتیں اور سارے احترام تمہارے لءے ہےں مگرمیں اِس سفر میں تمہاراہم رکاب نہیں ہوسکتا ، بہتر یہی ہے کہ میری وزارت کا قلمدان کسی اور میز پر رکھ دو۔

کلیءر شارٹ کی آنکھیں سوج گءیں ۔وہ دو مءی سے اِنٹرنےشنل ڈےوےلپمنٹ کےلءے سےکرےٹری آف سٹےٹ کے عہدے پر فاءز تھی۔ حقوقِ انسانی کی علمبردار اس عورت سے یہ برداشت نہیں ہورہا تھاکہ صرف تیل کے چند سوداگروں کی ایما پر تیل کی تلاش میں لہو کے سمندر کا سفر کیا جاءے،وہ بہت چیخی ،بہت روءی ،اس نے ٹیلی ویژن کو اپنی آنکھیں بنا لیا اور اخبار کو اپنا لباس ۔ پھر ےوں ہوا کہ اُس کی آنکھوں میں مجبوریوں کی سِلاءےاں پھےر دی گءیںاور اس کے لباس میں خاردار پیوند لگا دءیے گءے اور اس کے دفتر کی میز پر ماےوسی فاءل در فاءل پھیلتی چلی گءی تو مءی کے روز اس نے پاءوں کی ٹھوکر سے وزارت کی کرسی کو ایک طرف کیااور ہمےشہ کےلءے اپنے ڈراءےنگ روم کے صوفے پرآ کر بیٹھ گءی۔

ایک تو ےہ کہ سابق برطانوی وزیر داخلہ ڈیوڈ بلیکنٹ کی آنکھیںبچپن سے دیکھ نہیں سکتیںاُس پر طرفہ تماشا ےہ کہ اسے محبت کی روشنی نے کچھ اوربھی چندھےا دیا تھا۔مگر بصارت و بصیرت کی اندھی ساعتوں میں اس نے صرف ےہی تو کےا تھا کہ اپنی محبوبہ کے بچوں کی ’’نینی‘‘کے ویزے کی رفتار ذراسی تیز کروادی تھی۔وہ کام جومہینوں میں ہونا تھا ہفتوں مےں ہو گیا۔۔ ذرا سی بات تھی جِس پراس قدر شور اٹھا کہ ہوم آفس کی کنکریٹ سے بنی ہوءی دیواروں میں شگاف پڑنے لگے۔عمارت ہلتی محسوس ہوءی تواس نے اپنی وزارت کے دفتر کی چابی اپنے آنکھوں والے دوست ٹونی بلیءر کو لوٹا دی اوراپنے کتے کی ڈوری تھام کر اپنے شہرشیفلیڈ آگیاجس کے کسی کونے میں چھُپ کر اس نے اپنی محبت کا سوگ منانا تھا۔

سابق برطانوی ہوم سکریٹری چارلس کلارک نے اپنی نیندیںاپنے دفتر کی میز پر سجادی تھیںاوراپنے خواب دےواروں پرجگہ جگہ فریم کرا کے لگوا دءیے تھے۔ اس کا بھاری بھرکم بدن بھاگتی ہوءی برطانوی وزارت داخلہ کے ساتھ پوری تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتا رہااس کی آنکھیں سرحدوں پرلگاءی گءی کانٹے دار تاروںپرگھومتی ہوءی لاءٹ کے ہمراہ برطانےہ کے اندر آتے اور ےہاں سے باہر جاتے لوگوں کو دیکھتی رہیں۔ آنکھےں تو آخر آنکھےں ہی ہےں پلکےں تو جھپکتی ہی ہےں ، بس اِسی پلک جھپکنے مےں کچھ سزایافتہ مجرموں نے اپنی رہاءی کے بعد قانونی پیچےدگیوں کا فاءدہ اُٹھاتے ہوءے اپنے آپ کوبرطانےہ کی گلےوں مےںبےس سے تےس مےل فی گھنٹہ کی رفتار سے فراٹے بھرتی ہوءی زندگی مےں چھپا لےا۔ ملک بدری کہاں ممکن تھی ۔ مجرم کون تھا اور سزا کِسے دی گءی۔۔ ہوم آفس کی اس ذرا سی کوتاہی پرہر برطانوی چالس کلارک سے استعفیٰ طلب کر چکا تھا۔ٹونی بلیءرخود بھی تو اےک برطانوی شہری تھا آخر کہاں تک صبر سے کام لےتا۔ اُس نے چارلس کلارک کی میز کا قلمدان ا ُٹھا کرکسی اور کے سپرد کر دےا۔

سابق برطانوی وزیر تجارت پیٹرمینڈلسن کا شمارٹونی بلیءر کے بہت قریبی دوستوںہوتا ہے ۔ وہی تو تھا کہ جس نے لیبر پارٹی کی سوءی ہوءی آنکھوں مےںنیو لیبر کی حکمرانی کاخواب بھر دےاتھا۔ وہ خواب جِس کے گھر گھر بِک جانے سے ٹونی بلیءر کو رہاءِش کے لءے ڈاءوننگ سٹریٹ کا مکان مِل تھا۔ آخر پیٹر مینڈلسن کو بھی تو اپنی رہاءِش کےلءے اےک مکان کی ضرورت تھی ۔اُسے بھی مکان تو خریدناہی تھا۔ایسا مکان جِس میں آسودگی کے بیڈ روم ہوں، جس کے لاءونج مےںزندگی کی رعناءیاں سجی ہوءی ہوں اور جو ہاءوس آف کامنز کے قرےب بھی ہو۔ اب ممبر آف پارلےمنٹ کو اتنی تنخواہ کہاں مِلتی ہے کہ اپنے خوابوں کی تعبےر خرےد سکے۔ بس اُس نے بھی وہی کےا جو اےسے حالات مےں عام آدمی کرتا ہے ۔ اُدھار مانگ لےا۔ اب اُدھار مانگ لےنا کوءی جُرم تو نہےں ہے اور ےہ بھی ہر شخص کی خوہِش ہوتی ہے کہ کم سے کم ےہاں تک کہ نہ ہونے کے برابر سود پر بنک اُسے اُدھار کی رقم دے دے۔پےٹر اےک وزےر تھا اُس کے ایک ملین ایءر ایم پی نے بخوشی اُس کی مدد کر دی ،بغیر سود کے ادھاردے دےا۔ منظر کے پسِ منظر مےں احسان مندی کے درختوں اور اُن پر حسبِ خواہِش ثمرآجانے کے باعث وزےرروں کو مِلنے والا سود کے بغےر ادھار بحث طلب ہوتاہے ۔۔۔ اتنی تشہیرہوءی کہ پیٹر مینڈلسن کو اپنے مکان کے عوض اپنی وزارت سے ہاتھ دھونے پڑے ۔

دوست آخر دوست ہوتا ہے۔ ٹونی بلےءر نے بھی حقِ دوستی ادا کرتے ہوءے پےٹر کواگلے سال پھر ایک اور وزارت سے نواز دیا۔ ابھی سال ڈیڑھ ہی گزرا تھا کہ نرم مزاج اور رحم دِل پےٹر نے برطانوی شہرےت کے کےس مےں کسی کاروباری شخصےت کے لءے ہوم آفِس کوسفارشی ٹیلی فون کر دیا۔ اِتفاق کی بات تھی کہ وہ کاروباری شخصےت ہندوجا جےسے کروڑ پتی کنبے کی تھی جنہوں نے پیٹر ہی کے پراجیکٹ مےلےنےءم ڈوم کے ’فےتھ زون‘ مےں کثےر کفالت کی ذمہ داری بھی اُٹھا رکھی تھی۔ اب بھلا پےٹر کو کےا معلوم تھا کہ اُس کے ذرا سے فون کو اِتنا بڑا جرم سمجھا جاءے گا کہ جِس کے لءے خود اُس کا دوست ہی اُسے ملازمت سے فارغ کر دے گا۔۔۔ سب مقدر کا کھےل ہے ۔ کےا کرسکتا ہے کوءی۔

دور کےوں جاءےں ابھی کل ہی کی بات ہے کہ ٹوری پارٹی کے اےک اےم پی اور ہاءوس آف لارڈز کے بےرن جےفری آرچر جو بذاتِ خود اےک مشہورِ زمانہ ناول نگار بھی ہےں اور جو مےں لندن کے مےءر کےلءے اےک اُمےدوار کی حےثےت سے نامزد بھی ہوءے تھے اُن سے اےک عہد شِکنی کا جرم سرزد ہوگےا، جِس کی پاداش مےںوہ قےد خانے مےں راتےں گزارنے کے اےک طوےل تجربے سے گُزرے؛ ےہ اور بات ہے کہ اِس عرصے کو اُنہوں نے اپنے تخلیقی عمل میں ڈھال دیااور دنےا کو ایک اور سپر ہٹ ناول مل گیا۔۔۔۔۔۔سوچتا ہوں کہ پاکستان مےں کِتنی سزاءےں اورکتنے استعفے واجب الاداہےں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گمشدگیوں کا سراغ

کی ایک توپوں کے گولوں سے کھڑکیوں کی طرح بجتی ہوءی صبح تھی جب بی بی سی نے کہا تھا بھارتی فوجیں لاہور میں داخل ہو گءی ہیں،اور پاکستانیوں کی پُر اعتبار سماعتیں بے اعتباری کی دراڑوںسے بھر گءی تھیں۔دراڑوں کے زخم بھر جانے کےلءے اکتالیس سال بہت ہوتے ہیںمگر زخموں کے داغ تو سروں کے ساتھ جایا کرتے ہیںسو گذشتہ روز بی بی سی سے کچھ ایسی خبریں میری آنکھوں مےں اُتریں کہ وہی زخم پھر سے ہرے ہو گءے۔میں نے سوچا۔۔بہت سوچا۔۔اِن خبروں میں کچھ تو سچاءی ہوگی،ذراءع ابلاغ کا اتنا بڑا ادارہ اتنی دیدہ دلیری سے اتنے جھوٹ کیسے وقت کے ڈاٹ کام پر رقم کر سکتا ہے ،اور اگر بی بی سی ڈاٹ کو ڈاٹ یوکے کے ہونٹوں سے غلط بیانی کے چشمے پھوٹ رہے ہیں تو ابھی تک ان کی تردید میںکسی فوجی چرچ کی گھنٹیاں کیوں نہیں بجیں، ابھی تک ابلاغ کی پریڈ میں سچ کے بینڈ کیوں نہیں بجے۔

بی بی سی کے مطابق پچھلے پچاس سالوں میں ہزاروں افراد کو پاکستان کی سرکاری ایجنسیوں نے اغوا کیا اورپھر ان کا کوءی سراغ نہیں ملا،پرویزمشرف کی حکومت کے پچھلے چند سالوں میں ایسے گمشدہ لوگوں کی تعداد چار ہزار ہے جسے خود وفاقی وزیر داخلہ کبھی تسلیم کرتے ہےںاور کبھی اِس کی تردید کر دیتے ہیں۔ کوءٹہ ، کراچی اور حیدر آبادکے پریس کلبوں کے باہر اکثر مرد ،عورتیں اور بچے ایسے سینکڑوںگمشدہ سیاسی کارکنوں کی تصاویر اٹھاءے کھڑے دکھاءی دیتے ہیں ۔بے نظیر اور نواز شریف کی دونوں حکومتوں میں مخالف سیاسی کارکنوں کا یہ علاج نکالا ہوا تھاکہ پہلے وہ لا پتہ ہوتے اور پھر ان کی تشّدد یا گولیوں سے چھلنی لاشیںکبھی ایدھی سنٹروالوں کو ملتیں تو کبھی بوریوں میں بند۔کیا بی بی سی والے ایسا خوفناک الزام لگانے پہلے بے نظیر بھٹو سے یہ نہیں پوچھ سکتے تھے کہ نواز شریف کے دور میں اُن کے کتنے گولیوں سے چھلنی لوگوں کی لاشیں ایدھی سنٹر والوں نے اٹھاءیں اور نواز شریف سے یہ نہیں پوچھ سکتے تھے کہ بے نظیر کے دور میں اُنکے کتنے لوگوں کی لاشیں بوریوں میں بند ملیں۔میاں نواز شریف اور محترمہ بے نظیر بھٹو دونوں لندن میں موجود ہیں صرف ایک لوکل کال کی ضرورت تھی ۔ بی بی سی نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ فوجی آپریشنز میںایم کیو ایم کے کوءی دوسو کے قریب کارکن گم ہوءے جن کے بارے میں آج تک معلوم نہیںہوسکا۔۔۔ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین بھی لندن میں رہتے ہیں اِس بات کی تصدےق اُن سے بھی کی جاسکتی تھی۔بی بی سی نے کچھ گمشدہ افراد کے فوٹو گراف بھی جاری کءے ہیںاور ان کی تفصیل بھی کہ سرکاری ایجنسیوں نے انہیں کیسے اغوا کیا۔ان افراد میں زیادہ تر کا تعلق بلوچستان سے ہے ۔

ایسا لگتا ہے پچھلے کچھ عرصہ سے بلوچستان کے پہاڑوںمیں دہشت گردی کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے ، اس کا ہدایت نامہ سمندروں کے اُس طرف سے آتی ہوءی ہواکی الیکٹرانک لہروں پر لکھا ہوا تھا۔امریکہ اور مغربی حکومتوں کی پالیسےوں کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کی جنگ میں مغربی میڈیاکسی حد تک پاکستان کو اپنا شریک کار سمجھتا ہے لیکن اگر کہیں پاکستان کے خلاف کوءی دہشت گردی کی کارواءی دکھاءی دے تواپنی آنکھوں پر ےوں نقاب گِرالےتا ہے کہ جےسے طالبان کے دورمیںافغان نسوانی چہروں کےلءے سختی کے ساتھ پردہ واجب تھا۔ بلکہ اس دہشت گردی کےلءے اپنی غیر محسوس حمایت کے چراغ بھی جلانے لگتاہے۔بلو چستان میں ہونے والی دہشت گردی سے پہلے تو بی بی سی کو کبھی یاد نہیں آیا تھا کہ میں بلوچ رہنماعطااللہ مینگل کے بیٹے اسداللہ مینگل کو ریاستی ایجنسیاں اٹھا کر لے گءی تھیں جس کا آج تک کوءی سراغ نہیں ملا۔آج سے پہلے تو بی بی سی کی آنکھوں نے یہ ڈراونا خواب نہیں دیکھا تھا کہ بلوچستان میں کے فوجی آپریشنوں میںگم کءے جانے والے قوم پرستوں کا کوءی شمار نہیں۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ بی بی سی اب کیوں اس دہشت گردی کی کارواءیوںکو ’’بلوچ قوم پرستی کی تحریک ‘‘ قرار دے رہی ہے ۔اسے یہ کہنے کی اب ضرورت کیوں محسوس ہوءی کہ ’اس وقت بلوچستان میں جاری بلوچ قوم پرستی کی تحریک اور اس سے جڑی ہوءی عسکری کارواءیاں پاکستان کی تحریک میں اس قسم کی چوتھی تحریک ہے ۔بلوچ قوم پرستی پر مبنی شدت پسند تحریکیں قیام پاکستان سے لے کر اب تک ہر دور میں کبھی نرم تو کبھی گرم چلتی رہی ہیں‘حتیٰ کہ بی بی سی نے دبے لفظوں میں اسے بلوچستان کی آزادی کی تحریک بھی کہا ہے ۔کشمیرکی آزادی کے مجاہدین تو بی بی سی کوا بھی تک دہشت گرد نظر آتے ہیں، بھارتی فوجیوں کے تشّدد یا گولیوں سے چھلنی ہوءی کشمیریوں کی لاشیںدیکھ کر بی بی سی والے اپنی آنکھوں پر نجانے کونسے رنگ کی عینک چڑھا لیتے ہیںکہ سچاءی کامنظر ہی بدل جاتا ہے ۔وہاں کی فوجی ایجنسیوں کے اغوا کردہ کشمیریوں کی فہرستیں تو بی بی سی نے کبھی نہیں بناءیں۔یہاں بی بی سی کو یہ بھی یاد آرہا ہے کہ راولپنڈی کی انصاری فیملی کو آءی ایس آءی نے ’’قومی سلامتی‘‘کی وجہ سے اغوا کیا تھاپھر کءی سال تک ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا تھامگر کشمیر میں ’’را‘‘کی کارواءیوں کے بارے میں اس کی لاعلمی حےرت انگےز ہے۔اور تو اور اُسے توپاکستان کا ایف آءی یو (فیڈرل انٹیلی جنس یونٹ) بھی یاد آگیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق اس یونٹ نے اوٹھو قبیلے کے ایک خاندان کو ڈیڑھ سال تک کراچی لے جا کر غاءب رکھا ۔ ان میں عورتیں اور شیر خوار بچے بھی شامل تھے مگر کشمیر ی عورتوں کی عصمت دری کے مناظر اسے کبھی دکھاءی نہیں دءیے۔میرے دماغ میں گھنٹیاں بج رہی ہیں۔۔۔شاید ہاتھیوں والوں نے اپنا کھیل شروع کر دیا ہے اور ابابلیں بار بار نہیں آیا کرتیں۔۔۔۔۔

ا و ن لا

041 — موت کا معمہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-041 | ↑ فہرست

مکاں کا اور د یں ب

موت کا معمہ

محترمہ بےنظیر بھٹوکی موت کا معمہ بھی شاید کبھی نہ حل ہو سکے ۔بیت اللہ محسود نے انکار کردیا ہے کہ وہ اس جرم میں شریک نہیں ہے القاعدہ والے بھی انکار کر چکے ہیں تو پھرسوال پیدا ہوتا ہے کہ بے نظیر بھٹو کا قتل کس نے کرایاہے ۔ ایک بات یہ بھی اپنی سمجھ سے بالاتر ہے کہ وزارتِ داخلہ نے اس کے موت کے متعلق ایسے بیانات کیوں دءیے جنہیں ٹیلی ویژن کیمروں نے غلط ثابت کر دیاہے اگر بیت اللہ محسود یا القاعدہ ہی محترمہ کی موت کے پیچھے ہے تو اسے انکارکرنے کی کیا ضرورت ہے۔اگر انہوں نے یہ کام کیا ہے تو پھر اتنی بڑی کامیابی کا سہرا اپنے سر سجانے سے منحرف کیوں ہیں ۔وہ تو کہتا ہے کہ عورتوں کو قتل کرنا ہماری روایت میں ہی نہیں ہے ۔ کراچی میںمحترمہ کی آمد کے موقع پر جو دھماکہ ہوا تھا بیت اللہ محسود اس کی ذمہ داری لینے سے بھی انکار کیا تھا اور محترمہ نے بھی اس سلسلے میں اس پر کبھی الزام عاءد نہیں کیا تھابلکہ محترمہ نے اپنے امکانی قاتلوں کی فہرست بھی دی تھی مگر میرا خیال ہے اس میں کچھ ایسے بھی نام شامل تھے جو سیاسی وجوہات کی بنا ء پر دءیے گءے تھے ۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ محترمہ کی موت سے کسے فاءدہ ہو سکتا ہے۔سیاسی میدان میں قاف لیگ ہے انہیں فاءدہ اس لءے نہیں ہو سکتا کہ وہ بے وقوف لوگ نہیں ہیں وہ جانتے ہیں کہ زندہ بے نظیر بھٹو سے کہیں زیادہ خطرناک مردہ بے نظیر بھٹو ہو گی اور اس وقت کی صورت حال سامنے ہے کہ پورے میں جو بھی بے نظیر بھٹو کے نام پر الیکشن لڑےگا عوام اسی کو ووٹ دیں گے ۔صدر پرویز مشرف کو بھی محترمہ کی موت سے کوءی فاءدہ نہیں تھاانہیں تو اپنی صدارت کا دورانیہ طویل کرنے کےلءے محترمہ کی اشد ضرورت تھی اسوقت محترمہ کے دنیا سے جانے کے بعد سب سے مشکل صورت حال میں وہ ہیں اور انہیں کافی عرصہ پہلے اس بات کا اندازہ ہو گیا تھا کہ اب وہ صرف قاف لیگ کے سہارے زیادہ دیر تک حکومت نہیں کر سکتے سو انہوں نے دبءی جا کر بے نظیر بھٹو سے ملاقات کی تھی مفاہمتی آرڈینس جاری کیا تھااوربے نظیر بھٹو کی خواہش پر نواز شریف کو بھی ملک میں واپس آنے دیا تھا۔

اس میں بھی کوءی شک نہیں کہ یہ بات بھی طے تھی کہ آءندہ ملک کی وزیراعظم بے نظیر بھٹو ہی ہونگی ان کےلءے تیسری بار وزیر اعظم بننے کےلءے آرڈینس بھی تیار کیا جا چکا تھا۔بے نظیر کے وزیر اعظم بننے سے قاف لیگ کوبھی کوءی خطرہ نہیں تھا کیونکہ قاف لیگ تو پرویز مشرف لیگ ہے اور صدر کی موجودگی اگر حکومت ان کے پاس نہ بھی ہوتی تو وہ پھر بھی اقتدار میں ہوتے۔پھر بے نظیر بھٹو کے متعلق سب لوگ یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ انتقام لینے والی خاتون نہیں تھی دو مرتبہ وزیر اعظم بننے کے باوجود اس نے کسی سے کوءی انتقام نہیں لیا حالانکہ وہ جانتی تھی کہ اس کے باپ کے قاتل کون ہیں ۔

اب ذرا یہ سوچتے ہیں کہ اگر بے نظیر بھٹو وزیر اعظم بن جاتی تو کیا کیا کرتیں ۔اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ایجنسیوں کو ڈاکٹر قدیر خان تک رساءی دیتیں ؟ تصور کر لیتے ہیں کہ رساءی دے دیتیں ۔تو ڈاکٹر قدیر خان کیا کہہ دیتے۔زیادہ سے زیادہ یہی ہوتا کہ کسی فوجی جنرل کا نام بھی اس کیس میں لیا جانے لگتا۔

شمالی علاقہ جات میں جہاں دہشت گردموجود ہیں وہاں امریکی اور برطانوی فوجیوں کو کارواءی کی اجازت دے دیتی۔اس سے کیا ہوتا۔بم تو وہی ہوتے جو اب پاکستانی فوجیں پھینک رہی ہیںپھر وہ خود پھینکتے ۔ اس سے صرف اتنا فرق بڑنا تھا کہ جہاں پہلے پاکستانی فوجیں شہید ہورہے ہیں وہاں مقابلے میں امریکی یا برطانوی فوجی ہلاک ہوتے۔لیکن میرا خیال ہے کہ وزیر اعظم بنے کے بعد وہ یہ دونوں کا نہ کرتیں۔ ہاں البتہ نوازشریف سے کیا ہوایہ خفیہ وعدہ ضرور پورا کرنے کی کوشش کرتیں کہ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بحال کردیا جاءے۔بے نظیر بھٹو کے اقتدار میں آنے سے صوبہ سرحد اور بلوچستان میں حالات زیادہ بہتر ہوتے ۔ خاص طور پر صدر مشرف کی جو سول سوساءٹی کے پڑھے لکھے لوگوں کے ساتھ بھی جنگ کی سی فضا بن گءی ہے وہ محترمہ کے آنے بعد ختم ہو جاتی۔بگتی اور بلوچستان کے دوسرے قباءل حکومت میں شریک ہوتے۔یہ بھی سوچا جا سکتا ہے کہ یہ کام غیر ملکی ایجنسیوں کا ہے جو پاکستان کو مستحکم ہوتے ہوءے نہیں دیکھنا چاہتیں ۔لیکن ان تمام طاقتوں کے بابا صدر بش اس وقت بے نظیر بھٹو کے ساتھ تھا اسے جس طرح کا ماڈرن پاکستان اس کی ضرورت ہے اس میں بے نظیر بھٹو سے بہتر کوءی کارڈ اس کے پاس موجود نہیں تھا۔وہ اب پھر مجبور ہے کہ صدر پرویزمشرف پر اعتماد کرے۔ان تمام وجوہات میں کوءی ایسی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آرہی جس کی بنیاد یہ کہا جا سکے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو اس وجہ سے شہید کیا گیا ہے۔

محترمہ کی موت پر پورے ملک میں جو بدامنی کی صورت حال پیدا ہوءی اہل اقتدار اس بات کو بھی اچھی جانتے تھے۔ انہیں معلوم تھا کہ وہ وفاق کی علامت ہیں ۔ وفاق کی ایسی زنجیرہیں جسے توڑنے پر ملک کی سلامتی کو خطرہ لا حق ہو سکتا ہے میرا خیال ہے کوءی پاکستانی اپنے لاکھ مفادات کے باوجود اس حدتک نہیں گر سکتا۔ یہ یقینا کسی ان لوگوں کا کام ہے جو ملک کی سالمیت کے خلاف ہیں ۔مگر اس وقت وہ کون ہیں ؟محترمہ بے نظیر بھٹو کی موت کا معمہ میرا خیال میں خاصہ الجھا ہوا ہے یہ اتنی آسانی سے سلجھاتا ہوا دکھاءی نہیں دیتا۔

042 — شہباز شریف کا حلقۂ انتخاب

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-042 | ↑ فہرست

اسد مصطفی

شہباز شریف کا حلقہ ٔانتخاب

آپ نے اسے پی پی ۸۴ بھکر بہت کہ لیا ،میںتو اسے پی پی ۸۴ دریا خان کہوں گا۔بھکر نہیں اسلیے کہ شہباز شریف تحصیل دریا خان سے بلا مقابلہ منتخب ہوءے ہیں ۔اس میں اہل بھکر کا کوءی کمال نہیں۔یہ تو تحصیل دریا خان والوں کی نواز شریف اور شہباز شریف سے محبت کا نتیجہ ہے ۔یہ کیا خوبصورت بات ہے کہ شہباز شریف کے وسیلے سے پی پی ۸۴ دریا خان کو بھی مشہور ہونا تھا۔ورنہ یہ توتھر پارکر اوراٹک کے ان حلقوں سے بھی کءی گنا زیادہ بے وسیلہ اور گمنام تھا جن کی قسمت شوکت عزیز کے انتخاب سے جاگ اٹھی تھی،تھر پاکر تو خیر شوکت عزیز کو پسند نہیں آیا مگر اٹک میں ترقی کے ثمرات بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں۔ دریا خان والوں نے شہباز شریف کو بلا مقابلہ منتخب کر کے شہباز شریف پر نہیں اپنے اوپر احسان کیا ہے اور اب بہت جلد اس علاقے کی ترقی کے نءے دور کا آغاز ہوگا۔دریاخان میری جنم بھومی تو نہیں مگر جنم بھومی سے بڑھ کرہے کہ میرے ڈومیساءل پر جس گھر کا پتہ لکھا ہے، وہ دریا خان ہی کے ایک محلے کا مکان ہے ۔اس حوالے سے میں نے بھی اپنا فرض سمجھا کہ شہباز شریف کو مبارک باد کہوں اور ساتھ ہی ان کے حلقۂ انتخاب کے متعلق چند باتیں ان کے گوش گزارکروں کہ وزارتِ اعلیٰ کی مصروفیات کے دنوں میں اگر دریا خان جانا نہ ہو سکے(جس کی امید بہت کم ہے )تو انہیں اپنے حلقہ انتخاب اور اس کے مساءل کا کچھ نہ کچھ ادراک تو ہونا چاہیے۔شہباز شریف کا حلقہ انتخاب پی پی ۸۴ دریاخان ۸ یونین کونسلوں پر مشتمل ہے ۔اس میں سب سے بڑی یونین کونسل دریاخان کی ہے جو اربن ۱ اور اربن ۲ پر مشتمل ہے ۔اس کے علاوہ کہاوڑکلاں،پنجگراءیں،انگرا،ڈگر قریشی،جھمٹ شمالی اور یونین کونسل بڑنگہ اس میں شامل ہیں۔صوباءی اسمبلی کے اس حلقے میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ہے۔دریا خان اس حلقے کا سب سے بڑا اور اہم شہر ہے جس کی آبادی اندازً ۰۸ ہزار سے متجاوز ہے ۔اس شہرکے کچھ مساءل درج ہیں۔یہ ایک نامکمل تحصیل ہے۔نہ تو یہاں سول کورٹ ہے اور نہ پولیس لاءین جہاںڈی ایس پی بیٹھتا ہو۔دریاخان میں صرف ایک بنیادی دیہی مرکز صحت ہے جس میں صرف دو مرد اورایک خاتون ڈاکٹر تعینات ہے ۔ ہزار سے زاءد آبادی کے اس شہر میںکوءی تحصیل ہیڈ کورٹر ہسپتال نہیں،یوں صحت کی نامکمل سہولیات کی وجہ سے بیماروں کی شرح اور شرح اموات بہت زیادہ ہے ،خاص طور پردوران زچگی عورتوں میں شرح اموات کافی بلند ہے ۔ ۔ دیگر یونین کونسلوں میں بھی صحت کی سہولیات کا فقدان ہے ۔اور زچگی کے مراحل عموما! ٹونے ٹوٹکوں سے طے کءے جاتے ہیں جس سے حاملہ عورتیں اور ماءیں کءی طرح کی پیچیدگیوں کا شکار ہو جاتی ہیں۔ یہاں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ ڈگری کالجز تو موجود ہیں مگر ان کی اپنی عمارات موجود نہیں اور وہ ہاءر سیکنڈری سکولوں کی عمارات میں قاءم ہیں۔اسی طرح اس شہر میں کوءی تفریحی پارک ہے نہ ہی کوءی سٹیڈیم ہے۔اس حلقے کے نوجوانوں کی بڑی تعداد بے روز گار ہے ۔ بیشتر لوگ زراعت پیشہ ہیں جن کی گزر اوقات مشکل سے ہوتی ہے ۔دریاخان اردو گرد کے علاقوں میں واحد بڑا شہر ہے، یہاں پہ بازار تو ہے لیکن کوءی تجارتی منڈی قاءم نہیں ۔ملازمت پیشہ افراد بھی اس حلقے میں موجود ہیں مگر ان کی تعداد بہت کم ہے ۔اس حلقے سے تعلق رکھنے والے گریڈ ۷۱ اور اس سے اوپر کے افراد تو آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ۔ملازمت پیشہ افراد کی زیادہ تعداد نچلے گریڈ کے افراد کی ہے جن میں زیادہ تر سکولوں کے استاد اور دفاتر کے کلرک ہیں۔

اس علاقے کا سب ے بڑا المیہ یہ رہا ہے کہ یہاں کے لوگوں کے لیے ترقی کے مواقع ہمیشہ نہ ہونے کے برابر رہے ہیں۔ جن لوگوں نے یہاں سے ہجرت کی،بڑے شہروں میں گءے۔انہیں وہاں مواقع بھی ملے اور انہوں نے ان سے فاءدے بھی اٹھاءے۔مگر اپنی اس جنم بھومی کو بھول گءے۔مولانا کوثر نیازی بھی یہیں پیدا ہوءے اور ڈاکٹر شیر افگن نے بھی اسی شہر میں ایک سپاہی کے گھرجنم لیا ۔ کے الیکشن سے پہلے یہ انتخابی حلقہ کلورکوٹ اور دریاخان پر مشتمل تھا مگر میں کلورکوٹ کو اور اسے قرار دیا گیا ۔اس وقت یہاں سے مرید حسین قریشی ایم پی اے منتخب ہوءے جو نوانی خاندان کے حمایت یافتہ تھے۔حالیہ کے الیکشن میں دو سیٹوں سے جیتنے والے امیدوار سعید اکبر خان نوانی نے یہ سیٹ چھوڑ کر شہباز شریف سے درخواست کی تھی وہ اس حلقے سے الیکش لڑیں۔شہباز شریف اگر اس حلقے سے الیکشن نہ لڑتے تو پھر ان کے حمایت یافتہ امیدوار نجیب اللہ خان کی کامیابی یقینی تھی اور چونکہ نوانی خاندان مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کر چکا ہے، اس لیے اسے بھی مجبوراً پارٹی کا فیصلہ قبول کرتے ہوءے اپنے روایتی حریف نجیب اللہ خان کو کامیاب کروانا پڑتا ۔میں سمجھتا ہوں کہ شہباز شریف کی کامیابی سے تمام سیاسی گروپوں کی شہباز شریف کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی ساری چالیں، دراصل ان کے اپنے خلاف چلی گءی ہیں۔کیونکہ اس ضلع کی سب سے بڑی سیاسی شخصیت اب شہباز شریف ہیں۔ ضلع بھکر کے ان سب سیاست دانوں کوجو بیس سال پہلے کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ،شہباز شریف کی جدید سیاست کا ساتھ دینا ہو گا۔جووفاداریاں بدلنے نہیں،حق اور سچ کے لیے جان دینے کی سیاست ہے ۔ جو آمریت کے خلاف طویل جدوجہد کے نتیجے میں سامنے آءی ہے اورجو ملک پاکستان کی بقا کے لیے بہت ضروری ہے ۔بھکر کے ان سیاست دانوں کو شہباز شریف کے ساتھ ساتھ اس کے حلقے کے عوام کا بھی خیال رکھنا ہوگا ،وہ لاوارث حلقہ جو ہمیشہ غفلت شعار سیاستدانوں کی ستم گا ہ رہا ہے، اب ایک وزیر اعلیٰ کا حلقہ ہے ۔

043 — قلم کی طاقت

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-043 | ↑ فہرست

قلم کی طاقت

گذشتہ دنوں مجھے مسءلہ درپیش آگیا کہ ایک ادارے کے ڈاءریکٹر جنرل نے کسی غلط فہمی میں مبتلا ہو کرکچھ ایسے اقدامات اٹھانے شروع کر دءیے ۔جن کی وجہ سے میری پوری فیملی ایک اذیت سے گزرنے لگی۔وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے دو مرتبہ سفارش کراءی مگر ڈاءکر جنرل نے ملک کے وزیر اعظم کو کچھ زیادہ اہمیت نہ دی۔پھر ان کے کءی دوست احباب سے انہیں کہلوایا مگرکوءی شنواءی نہ ہوءی۔خود ان کے پاس گیا ۔تقریباً دس بارہ بڑی اہم ترین شخصیات کی سفارشیںدری کی ٹوکری میں پھینک دی گءیں

صاحبان ِ اقتدار سے مایوس ہوکر میں نے سوچا کہ کسی عدالت گاہ کی زنجیر ہلاءی مگر پھر مجھے خیال آیا کہ قلم کی طاقت کو کیوں نہ آزمایا جاءے۔میں نے اپنے کالم میں کچھ لکھنے کے بجاءے اخبار کے چیف ایڈیٹر خوشنود علی خان کے پاس جانا زیادہ مناسب سمجھا۔ میں ان کے پاس گیا انہیں تمام ھقاءق سے آگاہ کیا یقین کیجءے کہ اس کے بعد مجھے پھر کوءی پریشانی نہیں ہوءی

اس واقعہ نے مجھے مجبور کیا کہ خوشنود علی خان کے بارے میںسوچا جاءے میں نے اس دن کے بعد ان کا کالم باقاعدگی سے پڑھنا شروع کیااور میں نے محسوس کیا کہ صرف ادیب اور شاعرہی نہیں صحافی بھی حق اور انصاف کا سپاہی ہوتا ہے اگر کوءی دوسرا ملک اس کے وطن کےخلاف کسی طرح کی جارحیت کامرتکب ہی کیوں نہیں ہواچاہے وہ جارحیت کیری لوگر بل کی صورت میں ہی کیوں نہ ہو ہراہل قلم کا دل تڑپ اٹھتا ہے کیونکہ وہ زیادہ حساس ہوتا ہے یہاں اس کی ساءیکی بھی اس کی تاءید کرتی ہے اگر وہ زیادہ باہمت ہے تو کوشش کرتا ہے کہ اپنا لہو بھی اپنے بھاءیوں کے لہو میںشامل کرءے نہیں تواسکا قلم علم بن جاتاہے اسکی آواز رجزبن جاتی ہے اور وہ اپنے دیس کا دفاع کرتا ہے ۔ وہ یہ نہیں دیکھ سکتا کہ اس کے پرامن دیس کی آزادی چھنینے اور اس حریت کے ثمرات سے محروم کرنے کےلءے کوءی اور آگ کے شعلے بکھیرتا آرہا ہے ۔ پابلو نرودا ( )اپنی یادداشتوں میں لکھتا ہے ۔

’’سپین کی گٹاروں پر گولیوںکی پہلی بوچھاڑ ہوءی توان سے موسیقی کی جگہ لہو کے سُر چیخ اٹھے اس انتہاءی کر بنا ک لمحے نے میری شاعری کو انقلاب سے دوچار کردیا آگہی کے اس ثانیے میںمیں نے محسوس کر لیا کہ میں تنہاءی کے قطب جنوبی سے انسانوںکے قطب شمالی میں ہجرت کرآیا ہوں ۔ان انسانوں کے درمیان کہ میری شاعری جن کے ہاتھوں کا رومال اور انکے میان سے تڑپ کر نکلنے والی تلوار بننے کی آرزو مندہے ۔ رومال اس لءے کہ وہ انکی پیشانیوں سے انکی بے پایاں محرومیوں کا پسینہ پونچھ سکے اور تلوار اس لءے کہ انکی جدوجہد میں انکا ہتھیار بن سکے ‘‘

اردو اد ب اور سحافت میں ایسے کم ہی دکھاءی دیتے ہیں اگرچہ ارردو اور فارسی کے بہت سے شاعروں نے رزمیہ شاعری کی لیکن یہ شاعری ’’ بزم میں رزم ‘‘ یعنی گھر میں بیٹھ کر انہوںنے رزم نامے لکھے اپنے ملک کی اپنی قوم کی پچھلی لڑاءیوں کی تاریخ لکھی شاہنامہء فردوسی دنیا کی عظیم کتابوں میں سے ایک ہے ۔ دبیر و انیس نے مر ثیوں کی صورت میں واقعہءِ کر بلا لکھا اور ان مرثیوں میں رزم ناموں کا رنگ بڑی مہارت سے بھردیا ۔ اردو میں ابوالا ثر حفیظ جالندھری نے مسلمانوں کی ابتداءی تاریخ منظوم کی اس میںجنگوں کا ذکر بھی بڑی خوبصورت شاعری میںکیا اور اپنی کتاب کانام فردوسی کی نقالی میں ’’ شاہنامہءِ اسلام ‘‘ رکھ دیا حالانکہ اسلام نے تو شہان و ملوک کو ختم کرکے ایک اعلیٰ وارفع جمہوریت کا تصور دیا تھا ۔ میرے ضلع میانوالی کے ایک انتہاءی قادر الکلام شاعر ملک منظور حسین منظور نے جنگنا مہ ءِ اسلام لکھا۔ فردوسی رزم نامہ لکھنے بیٹھتا ہے یوں محسوس ہوتا ہے ۔ جیسے وہ خود میدان جنگ میں سرگرم پیکار ہے اور ہمیں بھی میدان جنگ میں لے گیا اور وہیںہمیں مسلح کرکے لڑارہا ہے ۔ عربی کی قدیم شاعری تو ہے رزم نامہ ، جاہلی شعراء امرءو القیس ، عمروبن کلثوم وغیرہ خود مردان ِ پیکار تھے اور انکا ایک ایک لفظ قاری کو میدانِ کارزار میں لاکھڑا کرتاہے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے شاعر نے کہیں بیٹھ کر لفظ نہیںلکھے یہ تو تلواروں کی جھنکار ہے جو لہو میں ڈوب کر لفظ اور شعر بنتی جارہی ہے۔لیکن یہ شاعری مزاحمتی شاعری جنگوں کی تاریخ ہے۔ان شاعروں یا لکھنے والوں نے خود کسی طرح کی جنگ نہیں لڑی۔ مگر وہ لوگ جنہوں نے خود جنگیں لڑیں۔گرجتی توپوں کے ساءے میں بیٹھ کر شاعری کی، گولوں کی دھمک سے لفظ جنم دءیے ۔یہی وہ لفظ تھے جنہوں نے نظموں میں ڈھل کر سپاہیوں کے خون میں حرارت پیدا کی اور جنگ کے بعد یہی لفظ ساری دنیا کو محیط ہوگءے ۔ یہ سب کچھ مجھے اس لءے یاد آرہا ہے کہ می ژاں پال سارتر پر دوچار جملے لکھنا چاہتا ہوں کہ یہ شاعر جس کا شمار ’’ وجودیت ‘‘ کے فلسفہ سازوں میں بھی ہوتا ہے مجھے بہت حدتک اپنا پیش رونظر آتا ہے فرانس کا یہ شاعر ادیب اور فلسفی صرف قلم چلاناہی نہیں بندوق چلانا بھی جانتا تھا لیکن اس کے قلم کیطرح اسکی بندوق کی بھی سچاءی کےساتھ کمٹ منٹ تھی اور اس فرانس سے بے پایاں محبت تھی ، دوسری جنگِ عظیم میں سارتر نے فوج میںشامل ہوکر اپنے وطن کے دفاع میں تلوار اٹھاءی اسے میگنوٹ لاءن پر جرمن فوج نے گرفتار کر لیا۔ وہ نوماہ تک جرمن فوجی کیمپ میں نازیوں کے رسواءے زمانہ تشدد کا شکار رہا۔اسے ۱۴۹۱ء میںرہا کیا گیا ۔ یوںسارتر کا شمار ان شاعروں میںہوتا ہے جو عرب شعراء کی طرح صاحب سیف وقلم رہے ۔ یہاں میں عربی کے معروف ترین شاعر متنبی کا ذکر بغیر بھی آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ یہ بڑا شاعر جس کا دیوان سینکڑوں سالوں سے پڑھا اور پڑھایا جارہا ہے اور آج بھی بے مثال قرار دیا جاتا ہے بہت سی دولت لے کر واپس جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے حملہ کردیا ۔اس نے اپنی جان بچا کر اپنے تیز رفتار گھوڑے کو ایڑلگانے لگا ءی تو ا س کا غلام بولا کہ مجھے آپ کا ایک شعر یاد آگیا ہے ۔ متنبی نے کہا سناءو غلام نے شعرسنایا ،شعر کا ترجمہ یہ ہے ’’ قلم اور تلوار دونوں گواہ ہیںکہ میں ہر میدان کا مرد ہوں ‘‘ متنبی نے کہا ’’ بدبخت کس جگہ کیا یاد دلادیا ‘‘ واپس پلٹا اور بڑی بہادری سے لڑتا ہوا مارا گیا ‘‘ لیکن عرب کے یہ شعرا ء سارترکے مرتبہ کو اس لءے نہیں پہنچ سکتے کہ یہ لوگ اپنی جنگوں کےلءے کوءی بلند مقصدِ جواز نہیں رکھتے تھے اورسارترسچاءی کا حوصلہ مند سپاہی تھا۔۔یہ زمانہ اب گزر چکابہے کہ اب دنیا میڈیا وار لڑی جاری ہے معیشت کی جنگ جاری ہے۔ اس میں قلمکار کا اہم ترین کردار ایک صحافی کا کردار ہے۔ایک سچ لکھنے والا کا کردار ہے کیونکہ اب میڈیاکے ہتھیار کسی طرح ایٹم بم سے کم نہیں ہیں لیکن یہاں مسءلہ یہی ہے کہ سرمایہ داروں نے میڈیا کی صنعت کو اپنے قبضے میں کیا ہوا ہے ایسی صورت حال میں خوشنود علی خان سے لوگ کسی خزانے سے کم نہیں۔اور سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس خزانے کے دروازے پر کوءی سانپ بھی موجود نہیں۔ میں پاکستان کی مفلوک حال عوام کو مشورہ ہے کہ وہ مال وزر کے پجاری سیاست دانوں کے ارد گرد جمع ہونے کی بجاءے ایسے لوگوں کے آس پاس اکٹھے ہوں شاید پاکستان کی تقدیر بدل جاءے

044 — یہ ظلم ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-044 | ↑ فہرست

منصور

نہیں ۔۔ نہیں ۔۔۔ یہ ظلم ہے

میں ظلم کی اجازت نہیں دے سکتا

عاقب

ؔ(سوالیہ انداز میں )کیا کہہ رہے ہیں آپ۔۔۔ظلم

منصور

ہاں یہ ظلم ہے۔۔اپنی ذات پر ظلم ہے۔۔ماں باپ پر ظلم ہے۔۔زندگی۔۔ہم سب پہ سایہ فگن زندگی پر ظلم ہے۔۔

کوثر

جی یہ تو ظالموں کے خلاف جہاد کرنا چاہتا ہے

منصور

پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ وقت جہاد کا وقت نہیں ۔۔تلواریں گھوڑے تیار کرنے کا وقت ہے

دوسراجہاد انفرادی نہیں اجتماعی فعل ہے اور اس میں خلیفہ ء وقت کی اجازت لازمی شرط ہے

سلیم

کیا آپ صدر ِپاکستان کو آپ خلیفہ ء وقت سمجھتے ہیں

منصور،

حضور سرورکاءنات کا ارشادگرامی ہے

کہ اگرناک کٹا حبشی بھی تمہارا امیرمقرر کر دیا جاءے تواس کی بھی اطاعت کرو

عاقب

جی مجھے تو ایک ہمیشہ رہنے والی زندگی کی تمنا ہے۔جو سقراط عیسی ، شبیر ۔منصور اور سرمد جیسے لوگوں میں آءی ہے

منصور

تم مر جاءو گے ۔ جیسے تم جیسے بے نام مجاہد مرتے ہیں ۔۔سقراط اگر زندہ ہے تو اس کے پسِ منظر میں اس کا علم بھی ہے اور رتبہ بھی۔۔اپنے وقت کے بادشاہ کا استاد تھا وہ۔۔۔ عیسی کا بھی نام لیا تم نے لیکن اس کے پیچھے جو اعزازِ نبوت ہے وہ بھول گءے ہو۔سرمد اور منصور تو وقت کے ایسے حاکم تھے علم رعایا تھا جن کی۔۔۔ اور ہاں جنابِ شبیر ۔ نواسے تھے سرکارِ دوعالم کے

تم ایک غریب سی ماں کے بیٹے ہو۔۔نسبت کا کوءی پیوند تمہارے پاس نہیںہے ۔ تم مرجاءو گے۔۔ تم مر جاءو گے

سوال

ایک جملہ بہت مشہور ہواکہ جمہوریت سب سے بڑا انتقام ہے۔کیا واقعی؟

منصور آفاق ۔۔۔۔

بے شک جمہوریت ڈکٹیٹروں کے خلاف ایک لپکتی ہوءی تلوار ہے۔لوگوں کے حقوق چھینے والوں سے لوگوں کا خوبصورت انتقام ہے۔لیکن یہ جو جمہوریت پاکستان کے گلی کوچوں میں ننگے سر پھرتی ہے۔ذرا غور سے اس کے الجھے ہوءے گیسوءوں کو دیکھو۔۔اس کی آنکھوں میں درد کے لہراتے ہوءے ساءے کچھ کہہ رہے ہیں ۔۔۔

سوال

کیا کہہ رہے ہیں

وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ وہ جمہوریت ہے جہاں غریب آدمی ووٹ دینے کا حقدار ہے ووٹ لینے کا حقدار نہیں ۔وہ کہہ رہے ہیںیہ وہ جمہوریت ہے جہاں بیس فیصد لوگوںکی راءے کو اسی فیصد لوگوں کی راءے پر اہمیت حاصل ہے۔اور اس پر ستم یہ کہ ووٹ پاکستان کی گلیوں میں ڈالے جاتے ہیں مگر نتاءج واشگٹن کی فیکس مشینوں سے برآمد ہوتے ہیں۔۔

سوال

محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل پر ان کے بیٹے بلاول زراداری بھٹو بھی یہی نعرہ لگایا تھا کہ جمہوریت سب سے بڑا انتقام ہے

جہاں تک بلاول کے انتقام کا تعلق ہے تو جس وقت تک ۔۔ہر بلاول ہے دیس کا مقروض۔۔پاءوں ننگے ہیں بے نظیروں کے ۔۔اس وقت تک یہ لولی لنگڑی جمہوریت بلاول کا انتقام نہیں لے سکتی

سوال

پاکستان کے غریب عوام دو وقت کی روٹی کے کیوں محتاج ہیں ۔انسانیت کیوں سسک سسک کر جی رہی ہے

منصور آفاق ۔۔۔تم کہتے ہو کہ لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ۔۔۔ میں کہتا ہوں کہ صدیوں سے چند ناپاک نوالوں کے عوض انسانیت اپنا بدن بیچتی چلی آرہی ہے۔ ۔۔تم کہتے ہو۔انسان سسک سسک کر جی رہا ہے ۔۔ میں کہتا ہوں انسانی تاریخ میںکوءی کم ہی لمحہ ایسا گزرا ہو گا جب اس کی سسکاریوں سے ہوا مغموم نہیں ہوءی ہو گی ۔

سوال

دہشت گردی پاکستان کے دل میں خنجر کی طرح پیوست ہوگءی ہے۔اس کے متعلق آپ کیا کہتے ہیں

دہشت گردی ۔۔ دہشت گردی توہزاروں سالوں سے لوگوں کے زندہ بدن پر چل رہی ہے۔۔ بادشاہوں کے لشکریوں کے پاءوں تلے کچلی ہوءی نوع انسانی کی کہانی۔ دہشت گردی ہی کی کہانی ہے۔۔ہیرو شیما اور ناگاساکی کی شمشان گاہ میں اڑتی ہوءی اٹیمی راکھ۔۔ہٹلرکے گیس چیمبروں میں یہودیوں کی اجتماعی موت۔فلسطین میں مرتے ہوءے معصوم بچے ۔۔بغداد کی گلیوںمیں بہتا ہوا خون ۔۔افغانستان میں چٹختے ہوءے مظلوم پہاڑ اورمقام ِصفر پر گرتی ہوءی گیا رہ ستمبر کے دوہندسوں کی سر بلند عمارتیں۔۔سب ایک طرح کی دہشت گردی ہے

سوال

ملکی صورت حال بہت ابتر ہے ہمارے حکمرانوں کو کب ہوش آءے گا کب ان کی آنکھیں کھلیں گی۔کیا اسوقت جب سب کچھ لٹ چکا ہو گا

منصور آفاق۔

میں سمجھتا ہوں پتھراءی ہوءی آنکھیں نہ بند ہوا کرتی ہیں اورنہ انہیں کھولا جا سکتا ہے۔لوگ ۔۔فرخ نواز ایک خوبصورت حال کے خواہش مند ہیں۔۔انہیںاپنی یہ تمنا کسی ڈس بن میں پھینک کر ایک روشن مستقبل کےلءے تگ و دو کرنی چاہءے۔شایدیہی تگ و دوزمانہٗ حال میںبھی کچھ بہتری لے آءے

سوال

تم تو کہتے تھے کہ وقت درویش کی مرضی سے چلا کرتا ہے مگر اس وقت تو وقت انسانی لہو کے چھینٹے اڑا رہا ہے

جواب

مجھے قسم ہے کھجور کی ٹوٹی ہوءی شاخ کی طرح افق کی گود میں گرتے ہوءے چاند کی ۔۔مجھے قسم ہے شام کے کشکول میں کھنکھناتے سکے کی طرح گرتے آفتاب کی ۔۔مجھے قسم ہے صحن کی کچی دیوارسے اونچے لگاءے گءے اس چالیس والٹ کے بلب کی جس سے ہمساءے کا بے چراغ گھر بھی کچھ کچھ روشن ہے۔۔۔وقت روشنی ٹپکتاتے ہوءے قلم سے اپنے روشن تر خوابوں کو روشن ترین لمحوں میں بد لنے کے لءے مصروف ِ عمل ہے۔اس کے سینے میں دل دھڑکتا ہے

سوال

دل تو بھیڑے کے سینے میں بھی دھڑکتا ہے ا

ہاںاِس وقت بھےڑےے ہی دنےا مےں کج کلاہ ہےں۔ پتہ نہےں آسمان کےوں نہےں گرتا۔کبھی بھیڑے جارج بش اور ٹونی بلیءر کا بدن پہن لیتے ہیں اور کبھی کسی اور کا

سوال

۔۔۔۔مسرمد اور منصور بھی اسی روحانی دنیا کے باشندے تھے ۔مگروہ پنے وقت کے حکمرانوں کے باغی بھی تھے۔

منصور آفاق۔۔ہاں ہردور میں کچھ مقدس دیوانے بھی ہوتے ہیں۔اِن مقدس دیوانوں کا روحانی راستے پر الوہی سفر اکثرظاہری اور مروجہ رویوں سے مختلف ہوتاہے۔ وہ خود ملامتی میں اپنی انتہا کو پہنچ جاتے ہیں ان کی زندگی کا اولین مقصد اپنی ذات کو فنا کرنا ہوتا ہے کیونکہ جب تک کوءی مکمل طور پر اپنی نفی نہیں کرلیتا وہ اس وقت تک اثبات کی اس منزل تک نہیں پہنچ سکتا جو راہِ سلوک کے ہر مسافر کا مقصدِ حیات ہوتی ہے اورتارےخ نے ہمیشہ یہی ثابت کیا ہے کہ بادشاہوں اور فقےہوںکے فیصلے غلط تھے۔۔ معاملہ چاہے منصور حلاج کا ہویا سرمد کا۔۔تاریخ چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ وہ سچاءی پر تھے۔

سوال

کیا قربانی کا مقصدتاریخ کی کتابوں میں دفن ہونے کے علاوہ بھی کچھ ہوتا ہے

تم ٹھیک کہہ رہے ہو ۔زیادہ تر ایسے لوگوںکو سنہرے تابوت میں سجا کر تاریخ کی قبر میںدفن کر دیا جاتا ہے

مگر یہ بات طے ہے کہ جب اس طرح کے لوگ کسی تہذیب میں قتل ہوتے ہیں تو پھر وہ تہذیبیں زوال پذیر ہو جاتی ہیں۔ مغل تہذیب جو اپنے دور میں ایک بہت بڑی تہذیب گردانی جاتی تھی سرمدکے قتل کے بعد کتنی کم مدت میںٹکڑے ٹکڑے ہو کر ختم ہو گءی۔ مجھے ےہ بات کہتے ہوءے خوف محسوس رہا ہے کہ کہےں ہماری تہذےب کے خون سے لتھڑے ہوءے ہاتھ ہمےں بھی کسی اےسے ہی خوفناک انجام سے دوچار نہ کردےں ۔

سوال

ہم اکسیویں صدی میں آگءے ہیں مگرانسان انسان نہیں بن سکا۔گیارہ ستمبر کے بعد دنیا اور زیادہ غیر محفوظ ہو گءی ہے۔ آپ اکیسویں صدی میں خود کو کیسا محسوس کر رہے ہیں

میں اس وقت دیارِ عیسویں کی اکیسویں سٹریٹ پر کھڑا ہوں ۔مجھے اس مصروف ترین گلی میں آتے جاتے ہوءے زیادہ تر لوگ مرغ ِ سر بریدہ دکھاءی دے رہے ہیں ۔تقریباً ہر شخص نے اپنے سرپر جو ٹوپی پہن رکھی ہے اس پر فاختہ کا نشان بنا ہوا ہے اور ٹاءی کے پن کی صورت شاخ ِ زیتون جیسی ہے ۔لباس پر امن کے پرفیوم کا بہت زیادہ سپرے کیا ہوا ہے مگر ان کے جسموں سے آتی ہوءی باورد کی بو پوءنزن کی تیزخوشبو میں دب نہیں رہی ۔میرے سامنے ایک طرف گیارہ ستمبر کے میناروںسے لے کر مقامِ صفرکی پاتال تک جلوہ فگن ہے دوسری طرف گون ٹانا موبے سے لے کر ابوغریب جیل کااحاطہ تک دکھاءی دے رہا ہے

اس اکیسویں سٹریٹ سے میری دوستی کچھ زیادہ قدیم نہیں ۔میں ابھی بیسویں صدی کے شہر سے اس امید کے ساتھ نکلا تھا تھا کہ اگلادیار روشنیوںاور خوشبوءوں سے بھرا ہوا ہو گامگر اس وقت مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ میںانسانی تاریخ کے انتہاءی بد قسمت موڑ پر کھڑا ہوں۔گھور اندھیرے آنکھوں میں چبھنے لگے ہیں۔تاریکیاں دل و دماغ تک اترنے لگی ہیں۔امن ،سلامتی اور عافیت کا نگر کونسا ہے۔یہ سوال صرف میرا نہیں ہے بلکہ میرے عہد کا ہے

سوال

مشرق اور مغرب کے لوگوں کےلءے کوءی پیغام بھی ہے آپ کے پاس۔ جن سے ان کی شکایات کم ہو سکیں ۔ جس سے یہ دنیا پھولوں بھری امن و سکون کی وادی بن جاءےں

ہاں میں چاہتا ہوں کہ ہم سب مل کرپکار بلندکریںکہ ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسا نیت کا قتل ہے ۔رنگ ، نسل ، وطن ، مذہب، اور زبان کا اختلاف کسی بھی انسان کے قتل کا جواز نہیں بن سکتا۔انسان کا خون مقدس ہے ۔انسانی لہو لندن کی انڈر گراونڈٹرینوں میں بہے یا بغداد کی گلیوں میںاس کے تقدس میں کوءی فرق نہیں آتا۔آءو روشن لفظوں میں آسمان کی چھاتی پر کندہ کردیں کہ لہو کی کوءی داستان اب کہیں نہیںلکھی جاءے گی۔ کسی ماں کا کلیجہ ٹکڑے ٹکڑے نہیں کیا جاءے گا۔کسی بچے کے مقدر پر یتیمی کی مہر نہیں لگاءی جاءے گی

سوال

مشرق و مغرب دونوں جہگوں پر

مغرب اور مشرق کا فرق و امتیاز کوءی حیثیت نہیں رکھتا۔میرا خدا تو رب المشرقین بھی ہے اور رب المغربین بھی ۔اسے کسی بھی بے گناہ انسان کا خون کرانا کسی طرح بھی گوارہ نہیں۔۔ دہشت گردی ختم کرنے کے نام پر امریکی طیاروں کے ناروا حملے ہوں یا خود کش دھماکے اس کے نزدیک دونوں معلون فعل ہیںآءو دیار عیسویں کی اکیسویں گلی میںامن کی پکار عام کریں ۔سلامتی کے علم بلند کریں۔انسان کو روشنی دیں بیناءیاں دیں بصیرتیں دیں۔کہ وہ اندھا ہو کر اپنے گھر کو آگ لگا رہا ہے۔

سوال

سوال کیا ہے

سوال وہ اسم اعظم ہے جو علم کے درباز کرتا ہے ۔۔سوال وہ چراغ ہے جوباطن کی لامکانی میںروشنی طلوع کرتا ہے ۔سوال دیا سلاءی کا وہ شعلہ ہے جس شمع منور ہوتی ہے۔سوال کو تلاش ِ ذات کی پہلی منزل کہاجاتا ہے

چےخوف نے کہا تھا ’’فن کار دراصل کسی شے کی تلاش مےں ہوتا ہے ۔ اِسی تلاش مےں تمام کاءنات کو چھان ڈالتا ہے۔ چےونٹی سے لے کر ہاتھی تک کے دھڑکتے دِلوں کو ٹٹولتا ہے اور پھِر آدم وحوا کی طرف متوجہ ہو کر ان نبضوں پر اپنی انگلےا ںرکھ دےتا ہے مگر کہےں بھی اسے اس کی تلاش کاثمرنہےں ملتالےکن جب وہ اپنی تلاش اپنی ذات کے اندر شروع کرتا ہے ، تو اُس کی تلاش فروز مندےوں اور کامرانےوں سے ہمکنار ہوتی ہے‘‘اسی تلاش کا دوسرا نام سوال ہے۔ جی پہلا سوال کیا ہے

سوال

پچھلے ساٹھ سالوں میں جب آپ پاکستان کی تاریخ پر نظر ڈالتے ہیںتو کیا محسوس ہوتا ہے

پاکستان۔۔ترقی یافتہ دنیا کے دل میں کانٹے کی طرح کھٹکتا ہواپاکستان ۔۔۔سچ تو یہ ہے کہ بدن گھسیٹ گھسیٹ کر خود کو آگے بڑھاتی ہوءی زندگی کا نام ہے۔یہاں وقت پتھراگیا ہے۔زمین و آسماں کی گردشیں رکی ہوءی ہیں۔موسموں کے دریا جمے ہوءے ہیں ۔بصارتوں میں سلاءیاں پھیری ہوءی ہیں ۔ سماعتوں میں سیسہ بھرا ہوا ہے۔آوازوں میں سناٹے گونج رہے ہیں ۔ تعبیروں سے محروم خوابوں کے ہجوم آنکھوں سے چپک کر رہ گءے ہیں ۔آسیب زدہ فاقلے داءرے کے بھنورمیں ڈوب چکے ہیں۔

آرزو کی سسکتی ہوءی آنکھیں گلی کے نکڑ پر اپنی بے بسی کا تماشاآپ دیکھ رہی ہیں۔پاکستان مردہ منظروں کی ایک فلم بن چکا ہے۔ اڑتی ہوءی راکھ کے بگولے ۔فاسفورس بموں میں جلی ہوءی مسجدیں۔دورتک پھیلی ہوءی قبریں۔خودکش بمباروں کے طشت میں رکھے ہوءے سر۔چٹانوں پر کھدے ہوءے موت کے نقشِ پا۔نمازیوں کے چہروں کے خوفزدہ کتبے۔امید کے پرندوں کی کرلاہٹیں۔تپتی ہوءی ریت میں گم ہوتے ہوءے آسمان کے آنسو۔جمہوریت کے ایوانوں میں ہوتا ہوا پتلی تماشا۔بس یہی پاکستان کا ماضی ہے۔بس یہی۔

سوال

آپ امریکا کو کس انداز سے دیکھتے ہیں

جواب

معروف نارویجین ناول نگار ولی سورنس نے ایک فوک کہانی بیان کی ہے کہ دیوتاءوں اور ان کے باغی دیوءوں کے درمیان جنگ شروع ہوجاتی ہے ۔دونوں لشکریوں کے طور پرانسانوں کا استعمال کرتے ہیں۔یعنی دونوں طرف سے مرنے والے انسان ہوتے ہیں۔ دیوتاءوںکے سردار کے پاس بھی بڑی طاقتیںہوتی ہیں وہ اپنے سفید محل میں بیٹھ کر پوری دنیا کی خبر رکھتا ہے اُس کے میلوں دور دیکھنے کی صلاحیت رکھنے و الے سیٹلاءٹ چوکیدار بھی ہوتے ہیںجنہیں گھاس کے اگنے کی آواز تک سناءی دیتی ہے وہ قوسِ قزح پر رہتے ہیں۔دیوتا اور دیواپنے لءے زیادہ سے زیادہ زمین اور وساءل چاہتے ہیں۔انہوں نے بھی ایک ایسا نیزہ بنایا ہوا ہے جو جس چیز سے ٹکراتا ہے اسی سے گزرتا چلا جاتا ہے اور ان کا ہتھوڑا تو کروز مزاءل سے بھی زیادہ زبردست چیز ہے اس کا اپنے ہدف سے خطا ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ا۔ان کی آواز پوری دنیا میں سنی جا سکتی ہے یعنی بلاغ کے تمام ذراءع بھی انہی کے کنٹرو ل میں ہوتے ہیں۔اس کہانی کا اختتام تو دیوتاءوں کے زوال پر ہوتا ہے۔مگر حقیقت اورکہانی میںبڑا فرق ہوتا ہے۔

سوال

کیا آپ بش کے جانے اور بارک حسین اباماکے امریکن صدر بن جانے کے باوجود بھی یہی محسوس کرتے ہیں کہ ان دونوں میں کوءی فرق نہیں

جواب

بش اور بارک حسین میں بہت فرق ہے۔ بش کا لفظ الٹایا جاءے تو شب یعنی رات کروٹیں لینے لگتی ہے اور علم اعداد کی رو سے بش کے عدد تین سے دو ہوتے ہیں۔یعنی قدرت نے اس کے نام میں ہی مقدمہ ء قتل کا دفعہ درج کر دیا ہے ۔ اس کے مقابل میں ابامہ کا نام بارک حسین ہے ۔اسے اگر مبارک حسین کے مفہوم میں دیکھا جاءے۔تو بھی حسن و جمال کا مرقع ہے اوراگر اسے انڈونیشن زبان میں دیکھا جاءے تو وہاں بارک کتے کو کہتے ہیں ۔ یعنی بارک حسین کا مطلب حسین کا کتا ہوا۔سو ابامہ جیسا بھی ہو کچھ تو اپنے نام کی لاج رکھے گا

سوال۔گوءن ٹانا موبے کے قید خانے کے متعلق آپ کیا سوچتے ہیں

جواب

قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی روایت تو بہت قدیم ہے ۔مگرانگریزوں کے قید خانوں کی داستان میںسب سے بھیانک ’’کالے پانی کی سزا‘‘ یعنی ایڈیمان کے جزیرہ میںقیدکی روایت ہے جس کا ایک تسلسل گوءن ٹانا موبے ہے۔ذرا دونوں کا تعلق دیکھءے۔ جزیرہ ء ایڈیمان کی بندرگاہ کا نام ایک زمانے سے بلیءر پورٹ چلاآرہاہے ۔اور برطانیہ میں انسانی حقوق کے علمدارگوءن ٹانا موبے کو بلیءر موبے کے نام سے پکارتے ہیںکہ ٹونی بلیءرنے انسانی تاریخ کی سب سے خوفناک جیل کے قیام میں صدر بش کی حمایت کی تھی ۔تاریخ بتاتی ہے کہ کالے پانی کا انچارج جی پی واکر قیدیوں کے ساتھ وہی سلوک کرتا تھاجو امریکیوں نے گوءن تانا موبے کے قیدیوں کے ساتھ کیا۔وہاں کے قوانین بھی ویسے ہی تھے جیسے گوءن ٹا ناموبے کے ہیں۔ میں جب کالے پانی کی جیل کی عمارت کو گرانے کرنے کے احکامات جاری کیے گءے تھے تو آزادی کی متوالونے کہا نہیںظلم کی یہ علامت گراءی نہیں جا سکتی ۔یہ تو آنے والی نسلوںکو اس بات کی خبر دے گی کہ ظلم کی کس تاریک رات سے گزر کر ہم یہاں تک آءے ہیں ۔مگر ظلم کی رات کہاں گزری ہے۔ ستم کی آہنی زنجیریں اسی طرح پاءوں میں شور کر رہی ہیں۔ ایک کالا پانی ختم ہوا ہے تو کءی کالے پانی وجود میں آگءے ہیں ۔۔۔۔۔’ کالاپانی‘‘ صرف باہر نہیں۔۔چمکتے دمکتے انسانی جسموںکے اندر بھی موجود ہے۔یہ ظلم کے اس مزاج کا نا م ہے جو صرف انسانی خون سے رغبت رکھتا ہے یہ کالا پانی صدیوں سے اپنے اقتدار اور اپنی قوت کے استحکام کےلءے موت تقسیم کرتا چلا آرہا ہے ۔

سوال

آپ براءیوں کی جڑ کسے سمجھتے ہیں

فالتو مال کو

’ دنیا میں تمام خرابیوں کی وجہ فالتودولت ہے یعنی وہ روپیہ جو تمہاری

بنیادی ضروریات زندگی سے زاءد ہو اسی کو سرمایہ کہتے ہیں

ہ ی

045 — شہباز شریف کا حلقۂ انتخاب

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-045 | ↑ فہرست

یہ کالم ڈپلیکیٹ ہے۔ مکمل متن اسی کتاب میں کالم 042 — new_shahbz پر موجود ہے۔
ویب لنک: mansoorafaq.net/mera-pakistan/042-new_shahbz پر بھی یہی کالم کھلے گا۔

046 — شہباز شریف کا حلقۂ انتخاب

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-046 | ↑ فہرست

یہ کالم ڈپلیکیٹ ہے۔ مکمل متن اسی کتاب میں کالم 042 — new_shahbz پر موجود ہے۔
ویب لنک: mansoorafaq.net/mera-pakistan/042-new_shahbz پر بھی یہی کالم کھلے گا۔

047 — این میری شمل

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-047 | ↑ فہرست

این میری شمل

اسے یہ مزار پسند آیا تھااس نے جتنے مزار بھی اس سے پہلے دیکھے تھے یہ ان سے مختلف تھا۔ مزار کے پچھلی طرف ایک وسیع عریض مسجد تھی جس کے فلک بوس مینار بادلوں سے گفتگو کرتے تھے اورگنبدوں کے سنہرے کلس پرواز کرتے ہوءے شاہینوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے تھے۔ مزار کے سامنے سنگ مرمر سے بنی ہوءی بارہ دری تھی اور اس کے پیچھے ایک بہت بڑے قدیم قلعہ کا بڑا دروازہ تھا۔ مزار کے چاروں کونوں میں چھوٹے چھوٹے خوبصورت ساءبان تھے ہر ساءبان کے تلے ایک گوشت پوست کا باوردی سپاہی ایستادہ تھا۔ ہر ایک کے پاس راءفل تھی ۔سنگین چڑھی راءفل۔۔۔اورہر سپاہی کی ٹانگ کے ساتھ میان بندھی ہوءی تھی جس میں خنجر اپنے ہونے کا احساس دلا رہا تھایہ مزار رات کی تنہاءی میں یقینا کسی اور طرح سے نظر آتا ہو گا مگر اس وقت تو صبح کا سورج اپنی پوری آب وتاب سے چمک رہا تھا ۔۔۔۔ وہ مزار کے باہر پریشان حال کھڑا تھا۔۔ مزار کو دیکھ کر اسے ذرا سکون کا احساس ہواتھاپچھلے کءی دنوں کے بعداسے یہ سکون محسوس ہو رہا تھا

الماس کو یہ مقبرہ کچھ زیادہ پسند نہیں آیا تھا اسے مزار کےچاروں کونوں میں کھڑے فوجی بہت برے لگے تھے۔۔۔ وہ دونوںدےور بھابھی تھے۔دوسو میل کا سفر کر کے یہاں پہنچے تھے۔۔۔ وہ علامہ اقبال کا مزار دیکھنے کےلءے نہیں آءے تھے انہیں شاہی قلعہ میں کسی ملناتھا دراصل اس قلعہ میں الماس کا شوہر قید تھااوران کے پاس قلعہ میں متعین ڈپٹی سرینڈنٹ پویس کے نام کسی کا خط تھا مگر اس نے کءی گھنٹوں کے بعد ڈیوٹی پر آنا تھاوہ اس کے بارے میں پوچھ چکے تھے۔الماس پریشانی کے عالم مےں ادھر ادھر گھوم رہی تھی اور اس کا دےورمزار پر آنے والوں لوگوں کو دیکھتا تھا اور سوچتا تھاکہ ایسی قبر کا مالک ہونا قبر والے کو کیسا لگتا ہو گا جس پردن بھر لوگ آتے رہتے ہیںاس نے سوچا کہ ان لوگوں سے شاید یہ قبر زیادہ زندہ ہے جن سے ملنے کوءی نہیں جاتا۔۔اسے الماس کی آواز سناءی دی ۔

’’انہوں نے یہ مسلحہ فوجی مزار کے اردگرد کیوں کھڑے کءے ہوءے ہیں یہ تو ایک شاعر کا مزار ہے اسے یہ بندوقیں دیکھ بڑی تکلیف ہوتی ہوگی وقاص‘‘وقاص نے بھابھی کی طرف طنزیہ انداز میں دیکھتے ہوءے کہا’’اس شاعر نے خود کہا تھا کہ تیغوں کے ساءے مےں ہم پل کر جواں ہوءے ہیں ۔۔۔ خنجر ہلال کا ہے قومی نشاں ہمارا۔۔اور سنگین تیغ کی ہی ایک قسم ہوتی ہے سوہم نے من حیث القوم سنگینوں کے ساءے میں پل کر جوان ہونے کو اپنا مقدر سمجھ لیاہے اور یہ خنجر جو ہرسپاہی کی ٹانگ کے ساتھ لٹک رہا ہے یہ (ہلال کا خنجر) ہے‘‘

’’وہ پولیس والا کب تک آءے گا ہم نے جس سے ملنا ہے ‘‘ الماس نے کہا

’’ابھی تین گھنٹے اور انتظار کرنا ہے ، تم ادھر مسجد کی سیڑھیوں پر بیٹھ جاءو تھک جاءو گی‘‘ وقاص بولا

’’پتہ نہیں اس سنگلاخ دیوار کے پیچھے تمہارے بھاءی کِس حال مےں ہونگے‘‘ الماس یہ کہتے ہوءے بادشاہی مسجد کی سیڑھیوں کی طرف چل پڑی۔۔اور وقاص مزار کے اندر چلا گیا وہاں کچھ لوگ اور بھی موجود تھے جو فاتحہ خوانی کےلءے آءے ہوءے تھے وقاص نے بھی ہاتھ اٹھادءیے اور اقبال سے کہنے لگا’’میںایک شاعرکا بھاءی ہوں اور میرا بھاءی تمہاری قبر سے ذرا فاصلے پر شاہی قلعے میں سچ لکھنے کی سزا کاٹ رہا ہے بہت تکلیف دہ سزا۔۔وہ تمہارے راستے چلنے والا شخص ہے تم نے جو خودی کا فلسفہ اسے سمجھا دیا ہے وہی اسے اس مقام پر لے آیا ہے ۔تمہارے بارے میں کسی دل جلے نے ٹھیک کہا تھا

ہم نے اقبال کا کہا مانا اور فاقوں کے ہاتھوں مرتے رہے

جھکنے والوں نے رفعتیں پاءیں ہم خودی کو بلند کرتے رہے

دعا کےلءے اٹھے ہوءے ہاتھوں پر دو بوندیں گریں شاید آنکھوں سے نکلی تھیںوقاص کی نگاہ قبر کے تعویز کی طرف گءی ۔۔۔پھر اس نے قبر کودیکھا اور خیال آیا کہ ہر شخص کایہی انجام ہے چاہے کوءی ظالم و جابر حکمران ہے یا مظلوم شاعر ۔۔سو اس دوروزہ زندگی کے چاند تاروںکے لءے رات سے کیامفاہمت کرنی۔۔۔ایک نءی ہمت اور نءے ولولے کے ساتھ وہ مزار سے باہر آیا اب وہ پر سکون تھا۔وہ آہستہ آہستہ چلتا ہوا بادشاہی مسجد کی سیڑھیوں کی طرف گیا جہاں اس کی بہن بیٹھی تھی اور اس کے پاس بیٹھ کرکہنے لگا ’’میری علامہ اقبال سے بات ہوءی ہے بھاءی جان کے بارے میں۔۔ انہوں نے مجھے فارسی کے دو شعر سناءے ہیں جن کا مفہوم یہ ہے کہ تیرا دل ایک زرد گھاس کی طرح موت کے خوف سے لزر رہا ہے اپنی خودی کو پختہ تر کر۔۔کہ اس کے بعد مرنے کے بعد بھی تُو زندہ رہے گا‘‘

الماس بولی‘’علامہ اقبال کا اگر اس ضیانام کے ظالم اور سفاک اندھیرے سے واسطہ پڑتا تو سب فارسیاں بھول جاتیں‘‘

الماس کا مایوسی اور کم ہمتی سے بھرا ہوا جواب سن کر وہ وہاں سے اٹھ گیااور سیڑھیاں چڑھتا ہوا مسجد کے صحن کی طرف بڑھنے لگاطویل صحن عبور کر کے جب وہ مسجد کے ہال میں پہنچا تو اسے خیال آیا کہ یہ اللہ کا گھر ہے کیوں نہ اللہ کی عدالت مےں مقدمہ پیش کیا جاءے کیونکہ سننے والا تو صرف وہی ہے پھر اسے یاد آیا کہ امی تو کءی دن سے مسلسل قرآن حکیم پڑھ پڑھ کر اللہ سے اپنے بیٹے کی رہاءی کےلءے دعاءیں مانگ رہی ہےں اور میری امی تو وہ ہےں کہ جنہوں نے زندگی بھر کوءی ایسا عمل نہیں کیا جو سنتِ رسول کے خلاف ہو ۔۔ یقینا اللہ تعالی میرے بھاءی کے حق میں فیصلہ کرنے والا ہے پھر اسے یادآیا کہ لبِ فرات جب اسی طرح کا کوءی سلسلہ تھا تو اللہ تعالی نے فوری طور پر کوءی مداخلت نہیں کی تھی۔۔۔وہ یہی سوچتا ہوا مسجد میں گھومتا پھرتا ہوا واپس وہیں آگیا یعنی علامہ اقبال کے مزار کے سامنے۔جہاں اب درخت کے نیچے کوءی فقیر بھی آکر بیٹھ گیا تھا اس نے فقیر کی طرف دیکھا فقیر اپنی موج میں اقبال کا یہ شعر پڑھتا جا رہا تھا

خدانے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

وقاص کو یوں محسوس ہوا کہ فقیر نے وہ شعر جیسے وقاص کے لءے پڑھا ہے وقاص پھر الماس کی طرف چل پڑا اب الماس وہاں موجود نہیں تھی وقاص اسے تلاش کرنے لگا کافی تلاش کے بعد اسے الماس علامہ اقبال مزار کے اندر مل گءی جہاں وہ رو رو کر دعا کر رہی تھی اور پھر تھوڑی دیر کے بعد سپاہی آگءے انہوں نے سب لوگوں کو مزار سے نکال دیا کہ گورنر پنجاب کسی غیر ملکی مہمان کے ساتھ مزار اقبال پر پھول چڑھانے آرہے ہیںمزار پر پھول چڑھانے کی تقریب ہوءی اور جب گورنر پنجاب واپس جانے لگے تو الماس نے بھاگ کر ان کے پاءوں پکڑ لءے۔ سپاہی الماس کی طرف لپکے مگر اس سے پہلے غیرملکی مہمان خاتون نے بڑی شستہ اردو زبان میں الماس کو نیچے سے اٹھاتے ہوءے کہا’’مجھے بتاءیے آپ کو کیا پریشانی ہے میںانہیں کہوں گی کہ آپ کو انصاف ملنا چاہءے ‘‘تو الماس نے کہا ’’ میں ایک شاعر کی بیوی ہوں اور میرا شوہر سامنے قلعہ میں پولیس کے تشدد کا شکار ہے ۔۔اس کا جرم صرف سچ لکھناہے۔ اس غیر ملکی خاتون کی گہری دلچسپی کی وجہ سے الماس کا شوہر رہا کردیاگیاوہ خاتون جرمن نژاد مشتشرق این میری شمل تھیں۔۔۔۔

048 — ذرا جیو دیکھ لیں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-048 | ↑ فہرست

ذرا جیو دیکھ لیں

کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آدمی کو اپنے پسندیدہ ترین موضوع پر بھی بات کرنا اچھا نہیں لگتا۔دراصل الفاظ اپنے ماحول کو دیکھ کر منہ سے نکلا کرتے ہیں۔ یہ نہیں ہوتا کہ کہیں ہنگامہ ماتم میں کوءی نغمہ ء شادی گنگنانے لگ جاءے ۔سڑک پر آتے ہوءے جلوس کو روک کر تقریر کرنے والے کا موضوع ’لغت کی غلطی ہاءے مفاہیم ‘ نہیں ہو سکتا۔لیکن کبھی کبھیسی طرح کی ایک صورت حال دیکھنے میں مل جاتی ہے۔گذشتہ رات کی بات ہے میرے کچھ دوست جو چاہتے ہیں کہ پاکستان میں فوج فوری پر اقتدار پر قبضہ کرلے ۔ان سے ایک لمبی بحث ہوءی ۔میں جمہوریت کا بھرپور حامی ہوں جہاں نواز شریف والی ہی کیوں نہ ہو۔انہیں نجانے نواز شریف ایسی کیا تکلیف دی ہے کہ وہ چاہتے ہیں نواز شریف کی حکومت جاءے چاہے فوج ہی کیوں نہ آجاءے۔ پھر اسی سلسلے میں میری ملاقات ایک بہت بڑی شخصیت سے ہوءی ۔یہ ان سے میری پہلی ملاقات تھی ۔بڑی اچھی طرح ملے گپ شپ ہوءی کہنے لگے ’’میں نے تمہارا شعر پڑھا تھا مگرمیری سمجھ میں نہیں آیا کچھ اس کی وضاحت کرو گے‘‘۔میں نے بڑی عاجزی سے کہا ’’جی بتاءیے‘‘ تو انہوں نے مجھے میرا یہ شعر سنایا

رواں ہے نغمہٌ تخلیق کا عمل منصور وہ آرہی ہے عدم سے وجود کی خوشبو

میں نے انہیں کہا ’’میرے خیال میں اس شعر میں کوءی مشکل بات موجود نہیں صرف لفظِ تخلیق کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔تخلیق کا لفظ خلق سے مشتق ہے اور خلق عدم سے وجود میں آنے کو کہتے ہیں ۔‘‘کہنے لگے۔ ’’تمہارے نزدیک وجود کا کیا مفہوم ہے ‘‘ میں نے کہا ’’وجود کے لفظ کی وضاحت تو بہت لمبی ہوجاءے گی ہم تو پاکستان کی موجودہ صورتحال ‘‘ میں ابھی یہاں پہنچا تھا کہ انہوں نے میرا جملہ کاٹ دیا کہا ’’کچھ نہیں ہوتا پاکستان کو موجودہ صورت حال سے زیادہ اہم یہ علمی گفتگو ہے‘‘ میں احتراماً چپ ہو گیا ہے۔ مگر مجھے اندر سے غصہ آگیا ہے ۔ میں نے وجود کے لفظ پر بولنا شروع کردیااور کہا’’مجھے لفظِ وجوداکثر اپنی طرف متوجہ کرتا رہتاہے۔کبھی اس لفظ کی وساطت سے میں شہرِ وجودیت کی گلیوں بھٹکنے لگتا ہوں اور کبھی یہ مجھے وحدت الوجود کے دیار میں لے جاتا ہے۔میرے خیال میںلفظی اعتبار سے تو وجود کا مفہوم کوءی ایسا نہیںکہ سمجھ میں نہ آسکے وجوود عربی زبان کا لفظ ہے اور وجد سے مشتق ہے۔ اس خاندان کے دوسرے الفاظ میںوجدان ، واجد ، وجودی ، موجود ، ایجادوغیرہ شامل ہیں اس کے معنی کی فہرست خاصی طویل ہے مگر عام طور پر استعمال ہونے مفہوم میں،ظہور پذیر ہونا، قیام ، تنفس ،پیداءش تکوین ، بود،زندگی ، ذات، ہستی،بدن ، جسم ، حصول مقاصد،شکل اختیار کرنا اور مطلوب کا پانا شامل ہیں۔وجود کا لفظ دراصل کسی چیز کے ہونے دلالت کرتا ہے یہی اسکا مصدری اور اعتباری مفہوم ہے۔یعنی اس لفظ کا شمار معقولات ِ ثانیہ میں کیا جاتا ہے اس مفہوم کے اعتبار سے وجود کا لفظ عدم کا متضاد ہے وجود وہ ہے جس جیسی اور چیز کہیںخارج میں موجود نہیں۔ اس تناظر میں وجود کا لفظ کا مفہوم صرف خارج میں دکھاءی دیتا ہے ‘‘

وہ بڑے دھیان سے میری گفتگو سننے رہے میں جب اس مقام پر پہنچا تو بولے ’’جس وجود کا بیان تم نے کیا ہے کیا اس کی عدم سے خوشبو آسکتی ہے۔‘‘میں نے کہا’’ جنابِ والا ابھی میری بات مکمل نہیں ہوءی ۔بات یہ ہے کہ تمام علماءے لفظ اس بات پر متفق ہیں کہ لفظِ وجود کے دو معنی ہیں وجود کا دوسرا مفہوم خارج میں نہیں خیال میںہے۔ وجود کے لفظ کے ان معنوں سے وہ ذات سامنے آتی ہے جو بذات خود قاءم اور برقرار ہے اور اسی وجود باقی تمام صورتوں اور شکلوں کا انحصار ہے یعنی حقیقی وجود صرف ایک ہے باقی کچھ ہے اسی مظہر ہے ،ظل ہے ، پرتو ہے ،عکس ہے۔یوں وجود کے لفظ اطلاق اللہ تعالی ذات پر ہوتا ہے ۔ شیخ رکن الدین شیرازی قدس سرہ نے اس بات کو اپنے انداز میںیوں ارشاد فرمایاتھاجو بہت مشہور ہے’’ الوجود عدم العدم ، والعدم عدم الوجود ‘‘ یہ وہ وجود ہے جس کی خوشبو عدم سے آرہی ہے‘‘

انہوں نے بات کا رخ بدلتے ہوءے کہا ’’ابھی تم نے وحدت الوجود کا بھی ذکر کیا تھا اس کا کوءی قرآنی ثبوت بھی مہیا کر سکتے ہو‘‘ میں نے ہنس کر کہا ’’ حضور پاکستان ‘‘مگر انہوں نے جملہ منہ سے نکلنے ہی نہیں دیا ’’اور کہا ’’او تم فکر نہ کرو پاکستان کا اس کا حامی و ناصر اللہ تعالی ہے اورفوج موجود ہے ۔اس کی مرضی کے بغیر نواز شریف کچھ نہیں کرسکتا ۔ اور اب نواز شریف کے حکومت کے دن بھی کتنے رہ گءے ہیں۔ تم میرے سوال کا جواب دو‘‘مجبوراً مجھے ان کے سوال کی طرف آنا پڑا ۔ میں نے کہا’’ وحدت الوجود کی بنیاد قرآن حکیم کی اس آیت کریمہ پر رکھی گءی ہے کہ ’’وہ اللہ تمہارا اول بھی ہے آخر بھی ہے ۔ ظاہر بھی ہے باطن بھی ہے اور وہی ہر شے کا جاننے والاہے۔ آقاءے دوجہاںسرورِ کاءنات چارہ ساز بیکساںحضورﷺ نے اس آیت کی تفسیر فرماتے ہوءے کہاتھا ’’اے اللہ تو اول ہے پس تجھ سے پہلے کوءی چیز نہیںاور توآخر ہے پس تیرے بعد کوءی چیز نہیںاور تو آخر ہے پس تیرے بعد کوءی چیز نہیں اور تو ظاہر ہے تیرے اوپر کوءی شے نہیں اور تو باطن ہے پس تیرے سوا کوءی شے نہیں ۔ ایک شعر یاد آگیا ہے

اول و آخر توہی ۔توہی حادث اور قدیم ظاہر و باطن تُو ہی ۔تُو ہی واجد اور عدیم ‘‘

اب انہوں نے اپنی عینک اتاری اور اس کے شیشے صاف کرتے ہوءے بولے ’’آزروءے تعلیمات قرآن ا للہ تعالیٰ ہمارا الہ ہے وہی ہمارا معبود ہے وہی ہمارا رب ہے ہم اسی کی عبادت کرتے ہیں اسی سے مدد مانگتے ہیں لیکن اس کے ساتھ قرآن حکیم نے ہمیں یہ بھی بتایا ہے کہ وہ ہمارا اول ہے ، آخر ہے ظاہر ہے باطن ہے وہ ہم سے قریب ہے اقرب ہے ، وہ ہمارے ساتھ ہے ، محیط ہے ۔ تو پھر ہم کیا ہیں ہمارا اس سے کیا ربط ہے ؟ ‘‘میں نے ہنس کر کہا وحدت الوجود اسی سلگتے ہوءے سوال کا جواب ہے، اسی عقدہ لایخل کا حل ہے ۔‘‘کہنے لگے ’’ کس طرح ۔۔کیا اللہ تعالی اورموجودات ایک دوسرے کے عین ہیں ‘‘میں نے کہا ’’نہیں وحدۃ الوجود میں ذاتِ حق اور کاءنات ایک دوسرے کے عین نہیں ہیںکیونکہ وجود کا اطلاق صرف حق تعالیٰ پر ہوتا ہے ۔ عالم پر وجود کا اطلاق نہیں ہوتا اور نہ ہوسکتا ہے ۔ اور وحدۃ الموجود یہ ہے کہ دونوں ایک ہوگءے یہ صریح کفر ہے ۔ ‘‘

ساتھ آءے ہوءے دوست اب بہت پریشان ہوگءے تھے ایک ہماری گفتگو ان کی سمجھ سے بالاتر تھی دوسرا وہ پاکستان کی موجودہ صورت حال میں اپنا کردار ادا کرنے کےلءے کچھ کر نا چاہتے تھے جب کہ یہاں تو معاملہ کچھ اور تھا جن کے پاس آءے ہوءے تھے انہوں نے سارا کچھ اللہ تعالی پر چھوڑ دیا تھاکہ وہی پاکستان کا حامی ناصر ہے سو ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت کیا ہے ۔ایک دوست جو میرے ساتھ اس جگہ گءے تھے جنہوں نے ہسٹری میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے کہنے لگے۔ ’’اگر مزاج پر بار نہ گزرے تو ایک بات عرض کروں ۔اس شخصیت نے کہا ’’جی فر ماءیے ‘مجھے آپ دونوں کی گفتگو سے وہ وقت یاد آگیا ہے جب بغداد پر تاتاری حملہ آور ہورہے تھے اس وقت اس شہر کے بڑے بڑے علماءے فکر وانش اس بحث میں الجھے تھے کہ قرآن حکیم مخلوق ہے یا نہیں ۔اس وقت بالکل یہی صورت حال مجھے یہاں لگ رہی ہے۔آپ وجود اور وحدت الوجود کے اسرار و رموز کو سلجھانے کی کوشش کرتے رہیں۔اس شخصیت نے ہنس کر کہا ’’ میں نے اپنی ساری زندگی پاکستان کو دے رکھی ہے ۔میں تو اسی کی بہتری کےلءے ہر سانس لیتا ہوں ۔ جی بھی اسی کےلءے رہا ہوں اور مروں گا بھی اسے کےلءے ۔ ‘‘ پھر مجھے مخاطب ہو کر کہنے لگے۔’’ پھر کسی وقت ان علمی موضوعات پر بات کریں گے ابھی وجود یت پر بھی بات کرنی تھی تم نے فلسفہ ٔ وجودیت کا بھی اپنی گفتگو کے آغاز میں حوالہ دیا تھامگرپہلےذرا جیو دیکھ لیں کہ کیا خبریں آرہی ہیں ۔

049 — چیف جسٹس کے نام ۔۔ تیسری درخواست

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-049 | ↑ فہرست

چیف جسٹس کے نام ۔۔ تیسری درخواست

====================

چیف جسٹس کے نام

تیسری درخواست

میں برطانیہ سے پاکستان اکثر آتا جاتا ہے اور ہمیشہ پی آئی اے سفر کرتا ہوں میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ کوئی جہاز وہاں سے خالی آیا ہو یہاں سے خالی گیا ہو۔ یقین کیجئے اگر وقت پر بکنگ نہیں کرائی توسیٹ ہی نہیں ملتی مگر اس کے باوجود روزانہ پندرہ کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔پی آئی اے کے اندر کام کرنے والوں کے خیال میں یہ نقصان ہو نہیں رہا بلکہ خودکیا جا رہا ہے کہ پی آئی اے کو فروخت کرنے کا بہانہ پیدا کیا جائے ۔ ذراغور کیجئے کہ لیز پر لئے گئے چار طیارے واپس کر دئیے گئے ۔تین جہاز فنی خرابی کی بنا پر گراونڈ کر دئیے گئے انہیں درست نہیں کرایا گیا۔ باقی تیس طیارے ناکافی ہیں سو کئی روٹس پرپی آئی اے نے اپنی سروس بند کردی ہے۔بند کئے جانے والے تمام روٹس منافع بخش تھے۔اس سے پہلے بھی پی آئی اے اپنے کئی اہم روٹس پراپنی سروسز بند کر چکا ہے اور وہ منافع بخش رو ٹس غیر ملکی ایئر لائنز کو انتہائی ارزاں نرخ پرفروخت کئے جا چکے ہیں ۔

اسی طرح سٹیل مل کو بھی مسلسل تباہ کیا جارہا ہے ۔

2006

ء میں یعنی جمہوریت کی آمد سے صرف دو سال پہلے مفت دی جانے والی سٹیل مل سالانہ

ارب روپے منافع کما رہی تھی۔ایسا کیا کیاپیپلز پارٹی اور نون لیگ کی حکومت نے کہ اب اُس کے واجبات چالیس ارب ہو چکے ہیں اور وہ ہر سال تیس کروڑ روپے کا نقصان ہورہاہے۔اصل میں یہ دونوں ادارے حکومتی سرمایہ داروں کی سازش کا شکار ہیں۔ وہ انہیں فوری طور پر خریدنا چاہتے ہیں ۔اس کے علاوہ نیشنل بنک آف پاکستان سے اربوں کےسرکاری اکاونٹس نکال کر جس پرائیویٹ بنک کو دئیے گئےہیں اُس کا مالک نہ صرف وزیر اعظم کا مشیر ہے بلکہ بزنس پارٹنر بھی ۔چیف جسٹس کوفوری دخل اندازی کی گزارش ہے ۔

050 — پرانی فلم کا پارٹ ٹو

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-050 | ↑ فہرست

پرانی فلم کا پارٹ ٹو

====================

پرانی فلم کا پارٹ ٹو

منصورآفاق

یہ کراچی میں کیا ہونے لگا ہے۔ کئی پولیس افسران کے خلاف اغوا برائے تاوان کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔رینجرز نے اپنے تھانے قائم کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے اختیارات مانگ لئے ہیں۔ہر طرف سے وہی آواز اٹھنے لگی ہے کہ ایم کیو ایم کو بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ سے فنڈنگ لیتی ہے۔

عمران خان نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے مگراپنے وزیر اطلاعات پرویز رشید کو یہ بات کچھ زیادہ پسند نہیں آئی۔انہوں نے کیا دلچسپ تبصرہ کیا ہے کہ عمران خان نے بارہ سال تک یہ بات نہیں بتائی کہ ایم کیو ایم کے’’ را ‘‘کے ساتھ مراسم ہیں۔اِس لئے ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔ان کی خدمت میںبصد احترام عرض ہے ۔حضور آپ شاید عمران خان کے بیان کو پوری توجہ سے نہیں سن سکے ۔ انہوںنے توصرف اتنا بتایا ہے کہ میںجب دوہزار چار میں انڈیا گیا تھا تو وہاں ایم کیو ایم کے بینر لگے ہوئے تھے جس کے متعلق مجھے کچھ لوگوں نے کہاتھا کہ یہ بینربھارتی ایجنسی ’’را ‘‘نے لگوائے ہیں۔حضور والا۔اگر جان کی امان پائوںتو عرض کروںکہ اگر ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی کیلئے صرف یہی شہادت کافی ہے تو پھرانتظار کس بات کاہے۔مصطفی کمال جوالطاف حسین کا دست راست ہوا کرتا تھا اس کی گواہی پر فوری طور پر کارروائی کیجئے بلکہ آپ کو تویہ کارروائی تین سال پہلے کرنا چاہئے تھی ۔تین سال پہلے اس بات کے دستاویزی ثبوت منظر عام پر آگئے تھے۔ برطانوی پولیس کی 2012کی وہ دستاویزات جس میں ایم کیو ایم نے راسے فنڈ لینے کا باقاعدہ اعتراف کیا تھا۔کس کی نظر سے نہیں گزری۔مگر آپ کی حکومت شایدمیٹرو بس سروس اور اورنج ٹرین چلانے میںمصروف تھی۔

لے گئے گلزاراپنے ساتھ کھیڑے ہیر کو

بانسری پر میں دھنیں ترتیب دیتا رہ گیا

وزیر اطلاعات نے یہ بھی فرمایا ہے کہ متحدہ سے تعلق کی بنیاد پرسابق صدر پرویز مشرف کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے ۔یہ کام ان کی حکومت کو ضرور کرنا چاہئے۔واقعی پرویز مشرف نے ایم کیو ایم کو ایک نئی زندگی عطا کی ۔یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس پارٹی کے سربراہ پرملک دشمنی کے الزامات ہیں ۔مگر ابھی تک پرویز مشرف کے خلاف غداری کے کیس کا تو کچھ بن نہیں سکااور کوئی مقدمہ درج ہوبھی گیا تو کیا ہوگا۔ چاہے ریٹائرڈ ہی کیوں نہ ہوں وہ ایک جنرل ہیں۔

اک ندی نے روک رکھے ہیں قدم

دل تو دریا پار کرنا چاہتا تھا

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ بات تو بیس سال پہلے ثابت ہوگئی تھی کہ ایم کیو ایم کے’’ را ‘‘کے ساتھ مراسم ہیں ۔ ایم کیو ایم کے کتنے ایسے لوگ گرفتار ہوئے تھے جو بھارت سے دہشت گردی کی ٹریننگ لے کر آئے تھے ۔متحدہ کے دفتر سے جناح پور کےمبینہ نقشے ملے تھے ۔وغیرہ وغیرہ ۔اس کے باوجودبھی اُس کو ایک محب الوطن جماعت قرار دیا گیا۔شریک ِ اقتدار رکھا گیا۔ وہ ادارے وہ لوگ جن کے پاس بیس سال سے غداری کے ثبوت تھے وہ خاموش کیوں رہے ۔سنتے ہیں کہ جب تک کسی کوکلیئرنس نہیںملے وہ وزیرنہیں بنایا جاسکتا ۔اگریہ لوگ واقعی غدار تھے تو انہیں وزارتیں کیوں عطا کی گئیں۔ آصف زرداری اور نواز شریف نے انہیں سینوں سے کیوں لگایا۔چاہے راندہ ء درگاہ ہی سہی مگرآج بھی گورنرسندھ تو اسی پارٹی کے نمائندہ ہیں

دریا میں چھوڑنا تھاتو یہ ہاتھ کیوں لیا

اتنے برے تھے ہم تو ہمیں ساتھ کیوں لیا

میرا خیال ہے کہ اب اِس بات کا فیصلہ ہوجانا چاہئے کہ ایم کیو ایم غدار ہے یا محب الوطن ۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کی دستاویزات جعلی ہیں اصلی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقات درست ہیں یا غلط۔مصطفی کمال ، انیس قائم خانی اورڈاکٹرصغیر سچ کہہ رہے ہیں یا جھوٹ۔سرفرازمرچنٹ نے صحیح کہا ہے یا نہیں ۔یا ایم کیو ایم کے بقول وہی انیس سو بانوے والاڈرامہ ہی دہرایا جارہا ہے ۔ یہ اُسی پرانی فلم’’ ایم کیو ایم حقیقی‘‘ کا پارٹ ٹو ہے۔ان کا یہ سوال بھی بہت اہم ہے کہ اگر یہ بیس سالہ پرانا الزام درست ہوتاتو مقتدر ادارے انہیں اقتدارمیں شریک ہونے دیتے ۔؟

کیسے ہوئے ہیںآخرتیرے نمک حرام

اہل وفا تھے کل تک ، اہل حرم تھے ہم

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی بھی کراچی کے معاملات میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔کراچی بدامنی کیس میں رینجرز کی رپورٹ کوجس طرح سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کے خلاف چار ج شیٹ قرار دے دیا۔اُس سے محسوس ہوتا ہے کہ شاید کراچی کی قسمت بدلنے والی ہے ۔ میری ان سے درخواست ہے کہ وہ’’ایم کیو ایم اور را کے مراسم کی تحقیق کیلئے فوری طور پر جوڈیشل کمیشن بنائیںجو سیاہ اور سفیدعلیحدہ علیحدہ کردے تاکہ وہ لوگ جن کے آبا واجداد پاکستان کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر کے ،اپنے بزرگوں کی قبریں چھوڑ آئے تھے۔ ان پرحقیقت عیاں ہو۔پتہ چلے کہ سچ کیا ہے ۔

اگر ثابت ہوجاتاہے کہ واقعی ایم کیو ایم’’ را ‘‘سے فنڈنگ لیتی رہی ہے تو پھر فوری طور پر اس جماعت پر پابندی لگا دی جائے ۔ اس کے اہم رہنمائوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔ ان لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جو اِس جرم کی پردہ پوشی کرتے رہے ہیں جس طرح مصطفی کمال نے کہاہے کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو بھی علم تھا کہ ایم کیو ایم را سے فنڈنگ لیتی ہے۔ابھی کل ہی نبیل گبول نے کہا ہے کہ گزشتہ دوسالوں سے ایم کیو ایم صرف را کی فنڈنگ سے چل رہی ہے کیونکہ اب عام لوگ فنڈنگ دینے پر تیار نہیں ہیںاور بھتے کی وصولی ممکن نہیں رہی۔بہر حال پہلی بارلگ رہا ہے کہ کراچی میں کچھ بہترہونے لگا ہے مگر

کہاں معلوم ہوتا ہے تماشا ہونے سے پہلے

کسے پردے میں رہنا ہے کسے تمثیل ہونا ہے

051 — اب کوئی معجزہ ہی آپ کو بچا سکتا ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-051 | ↑ فہرست

اب کوئی معجزہ ہی آپ کو بچا سکتا ہے

====================

اب کوئی معجزہ ہی آپ کو بچا سکتا ہے

منصور آفاق

ہوائیں کہہ رہی ہیں کہ وزیر اعظم کا جانا ٹھہر گیا ہے۔نون لیگ کے درخت سے زردپتے جھڑنے والے ہیں ۔خزاں کی تند و تیز آندھی میں وزیراعظم نواز شریف کسی مضبوط تنے کی طرح کھڑے ہونے کی کوشش میں ہیں ۔مستعفی ہونے سے ان کا واضح انکار حیرت انگیز نہیں۔اپنے طور پر انہوں نے طوفانوں سے محفوظ رکھنے والی زرہ بکتر پہن لی ہے۔کیا کریں ۔ان کے پاس اس کے سوا اورکوئی بھی راستہ تونہیں ہے۔وہ حقائق سے نبرد آزما ہیں اور اتنے سادہ لوح بھی نہیں کہ گاڈ فادر اور سسلین مافیا کے القاب دینے والوں سے یہ امید یں لگالیں کہ وہ جے آئی ٹی کی رپورٹ رد کر کے ان کے حق میں فیصلہ دیں گے ۔اس امید پر وہ پتھر کیسے نچوڑ سکتے ہیں کہ ان سے آبِ زمزم بہہ نکلے گا ۔

بے شک ابھی نون لیگ کی نشریات یہی کہہ رہی ہیں کہ ’’ہم سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کریں گے ‘‘۔ لیکن پچھلے دروازوں سے آنے والی خبر یں اِس کے برعکس ہیں ۔دل و دماغ میں یہ طے کرلیا گیا ہے کہ وہ زہر آلود اعلان جوسانپ کی پھنکار کی طرح ہر شخص کی زبان پر ہے اگر پٹاری سےوہی نکل آیا تونون لیگ قومی اسمبلی کی عمارت میں بیٹھ کر ساتھ والی عمارت کا مقابلہ کرے گی ۔کہا جائے گا کہ پارلیمان کو ہر ادارے پر فضلیت حاصل ہے اورچونکہ سپریم کورٹ آئینی طور پر جے آئی ٹی نہیں بنا سکتی تھی اس لئے اسپیکر قومی اسمبلی پر لازم نہیں کہ وہ وزیر اعظم کی نااہلی کے فیصلے پر عمل درآمد کرے اُس کے ساتھ ہی صدر ممنون حسین فوری طور پر آرٹیکل پینتالیس کے تحت وزیر اعظم کو سنائی گئی سزا کو ختم کرنے کا اعلان کر دیں گے ۔بقول عابد حسن منٹو ’’ جب صدر کی طرف سے سزا معاف کر دی جاتی ہے تو پھر اس کے اثرات بھی ختم ہو جاتے ہیں۔‘‘ رحمن ملک کو سنائی گئی سزائیں سابق صدر آصف علی زرداری نے ان کے عدالت سے باہر نکلنےسے پہلے ہی ختم کردی تھیں ۔یہ اور بات کہ جب سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو چند منٹ کی سزا سنائی گئی تھی تو سابق صدر نے وہ معاف نہیں کی تھی ۔(اپنی اپنی قسمت کی بات ہے )سابق صدر رفیق تارڑ نے بھی ایک مرتبہ وزیر اعظم نواز شریف کوسنائی گئی سزا ختم کی تھی ۔

یہ نہیں کہ سپریم کورٹ کو بالکل نظر انداز کر دیا جائے امکان ہے کہ وزیر اعظم کے وکلا ء کی ٹیم عدالت عظمیٰ میں جے آئی ٹی اور فیصلہ دینے والے پورے بنچ کے خلاف ایک مقدمہ دائر کرے گی ۔امید کی جارہی ہے کہ اسے ایک لاجر بنچ سنے گا۔

نون لیگ یہ توقع بھی رکھتی ہے کہ اس طرح کے اقدامات پر تحریک انصاف ایک ملک گیر تحریک شروع کرے گی ۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کےلئے دھرنا تھری ہوگااوراس مرتبہ احتجاج میں پی ٹی آئی کے ساتھ تقریباً تمام اپوزیشن جماعتیں بھی ہونگی ۔گلی گلی میں پولیس اورعوام کے درمیان آنکھ مچولی کھیلی جائے ۔آنسو گیس کے خالی شیلوں کے ڈھیر لگ جائیں ۔عین ممکن ہے جمہوریت کی ریل کار پٹری سے بھی اتر جائے ۔ایسی صورت میں مسلم لیگ نون مظلوم قرار پائے گی ۔صرف پاکستانی عوام میں نہیں ۔دنیا کی تمام جمہوریت نواز قوتوں کے سامنے بھی ۔وہ تمام ایسی صورت میں ان کے پس پشت کھڑی ہوں گی ۔

خیال کیا جارہاہے کہ ٹکرائو شاید وزیر اعظم کی مجبوری ہے اگر وہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کر تے ہیں اور پوری فیملی سمیت نا اہل ہوجاتے ہیں تو پھردنیا بھر میں اس فیملی کے جہاں بھی اثاثے موجود ہیں وہ منجمد ہوجائیں گے ۔خاص طور پر برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے قانون کے تحت برطانوی حکومت انہیں اپنے تحویل میں لے لے گی ۔پاکستان میں نیب یا ایف آئی اےکے مقدمات اُن کا مقدر بن جائیں گے اور اگر اِن اداروں نےسپریم کورٹ کے زیر نگرانی جے آئی ٹی کی سفارشات کے مطابق کام کیا تو نہ صرف وزیر اعظم گرفتار ہوسکتے ہیں بلکہ پاکستان میں موجود اُن کے تمام اثاثے بھی محفوظ نہیں ۔یعنی وزیر اعظم نواز شریف کے پاس مقابلہ کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں رہاایک راستہ جو انہیں کئی ہمدردوں نے دکھایا ہے کہ وہ مستعفی ہوجائیں اور کسی ایسے شخص کو وزیر اعظم بنا دیں جو ان کا بھرپور ساتھ دے اورمقدمات سے انہیں باعزت بری کراسکے مگر سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ شخص کون ہو سکتا ہے ۔

وزیر اعظم تواپنے سگے بھائی پر اعتماد نہیں کر پا رہے۔ کسی اور پر کس طرح اعتماد کریں ۔حمزہ شریف ایم این اے ہے۔سگا بھتیجا ہے ۔اسے فوری طور پر وزیر اعظم بنایا جاسکتا ہے مگر یہ بات ان کی بزم میں کی ہی نہیں جا سکتی ۔کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ نااہل ہونے کی صورت میں خواجہ آصف کو وزیر اعظم بنائیں گے مگر یہ بات چوہدری نثار کی موجودگی میں ممکن نہیں اور اس معاملہ میں وزیر اعلی شہباز شریف بھی چوہدری نثار کے ساتھ ہیں۔سو خواجہ آصف یا ان کے حلقے احباب میں سے کسی کو وزیر اعظم بناناخطرے سے خالی نہیں ۔دوسری طرف چوہدری نثار ہیں ۔پارلیمانی اجلاس میں چوہدری نثار نے جو گفتگو کی ہےاس کے بعد تو ممکن ہی نہیں رہا کہ وزیر اعظم چوہدری نثار یا اس کے حلقہ احباب میں سے کسی کو وزیر اعظم بنانے کا سوچیں ۔ذرا سوچئے کہ چوہدری نثار کا یہ جملہ کہ ’’اب کوئی معجزہ ہی آپ کو بچا سکتا ہے‘‘ ۔ اپنی تمام ترسفاکی کے باوجود وزیر اعظم کے اعتماد کو متزلزل نہیں کر سکا۔انہوں نے آخری سانس تک مقابلہ کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے ۔کیونکہ ان کے نزدیک ان کے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ پاکستان کا ایک بڑا مافیا یہ بھی چاہتا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ساتھ عمران خان اور آصف زرداری کو بھی نااہل قرار دلا یا جائے مگر میرے خیال میں بجز مارشل لا ایسا ممکن نہیں اور افواج پاکستان کے موجودہ سربراہ آئین کی اُس تشریح کی حفاظت کرنے کامصمم ادارہ رکھتے ہیں جو سپریم کورٹ کرےگی۔یعنی پاکستان میں وہی کچھ ہوگا جو عدالت عظمی درست سمجھے گی۔چاہے اسے نون لیگ جوڈیشل مارشل لا ہی کیوں نہ کہے ۔

052 — پاناما کے آس پاس

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-052 | ↑ فہرست

پاناما کے آس پاس

====================

پاناما کے آس پاس

کسی معاشرے سے انصاف کا اٹھ جانا اُس معاشرہ کی موت سے تعبیر کیا جا تا ہے۔ پاکستانی معاشرہ اس حوالے سے جان کنی کے عالم میں ہے۔ فرد کے حوالے سے دیکھا جائے تو لاکھوں افراد ایسے ہیں جن کی زندگی میںان کے مقدمات کا فیصلہ نہ ہو سکا بلکہ کئی مقدمے تو تیسری نسل تک چلتے رہتے ہیں۔ اتنی رقم یا زمین کا کیس نہیں ہوتا جتنی رقم اس کے اوپر خرچ ہو جاتی ہے۔ بقول شاعر

انصاف کی تلاش میں نکلا تھا مدعی

ساری رقم گرہ کی، وکیلوں میں بٹ گئی

عمران خان بھی اِسی انصاف کی تلاش میں تحریک انصاف تک پہنچے یعنی انہیں لگا کہ اس وقت لوگوں کو انصاف فراہم نہیں جا سکتا۔ جب تک ملک کا اقتدار دسترس میں نہ ہو۔ بہر حال یہ طے ہے کہ ماضی کے مقابلے میں اِ س وقت پاکستان کا عدالتی نظام بہت بہتر ہے۔ اسی سبب لوگوں کی عدالتوں سے توقعات بڑ ھ گئی ہیں۔ خاص طور پرپاناما کیس کے فیصلے کے انتظار میں زیادہ تر لوگوں کو عدالت عالیہ اچھی لگ رہی ہے۔ بے شک اس کیس میں قوم دو حصوں میں تقسیم ہے اور دونوں طرف کے ہمدرداپنے اپنے حق میں ہونے والے فیصلے کے انتظار میں ہیں مگر کچھ ایسے بھی ہیں جو ابوالکلام آزاد کی طرح سمجھتے ہیں کہ دنیا کی بعض عدالتوں نے ایسے فیصلے بھی کئے ہیں جنہیں بڑے جرائم میں شمار کیا گیا۔ سقراط کی موت کا فیصلہ بھی عدالت گاہ میں ہوا تھاحضرت عیسیؑ کو صلیب پرسجانے کاحکم بھی ایک عدالت سے دلایا گیا تھا۔ منصور حلاج کوبھی سولی پرلٹکانے کافیصلہ قاضی القضاہ نے دیا تھا۔

گلیلیو کے لئے بھی موت کی سزاعدالت ہی نے تجویز کی تھی۔ ماضی میںپاکستانی عدالتوں میں کئی فیصلے بڑے متنازع ہوئے ہیں جن میں ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت اور کچھ مارشل لائوں کے حوالے سے مولوی تمیزالدین کیس سےلے کر نظریہ ضرورت کی تخلیق تک کا معاملہ ابھی تک اختلافی ہے۔ ماضی قریب کے انقلابی چیف جسٹس کے سوموٹو ایکشن سے لے کر سیاسی پارٹی کے قیام تک کئی سوالیہ نشان موجود ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آج کی عدالت ماضی کی عدالتوں کے مقابلے میں زیادہ تابناک ہےاور ماضی میں بھی میں یہ سمجھتا ہوں کہ انہی عدالتوں نے کروڑوں مرتبہ انصاف کیا ہے اگر ایک سقراط کو زہر کا پیالہ پینا پڑا ہے تو ہزاروں سقراط انہی عدالتوں کی بدولت زندہ بھی رہے ہیں اگر ایک عیسیٰ ؑکو مصلوب ہونے کی سزا سنائی گئی ہے تو کتنے مسیحاؤں کو انہی عدالتوں سے زندگی بھی ملی ہے اگر ایک منصور سولی پر سجا ہے تو انہی عدالتوں نے کتنے منصوروں کی سچائی کو تسلیم بھی کیاہے۔ عدالت تو بنائی ہی انصاف کیلئے گئی ہے۔ اسی لئے جب کہیں عدالتوں میں ظلم ہوا تو تاریخ نے اسے اپنے سینے پرسجا لیا۔ مگر عدالتوں میں ایساکوئی واقعہ صدیوں میں ایک ہوا کرتا تھا۔ ظلم کی کہانی برسوں میں کہیں کوئی ایک لکھی جاتی تھی۔ یہ بات درست ہے کہ انسانی تاریخ میں پاکستان جیسی صورت حال کہیں دکھائی نہیں دیتی۔

میں یہ مانتا ہوں کہ ماضی میںعدالتوں نے ڈکٹیٹروں کا ساتھ دیا انہی کے اشاروں پر انصاف کی کرچیاں کی گئیں اور پھر انہیں لوگوں کے پاؤں میں چبھنے کیلئے شہروں،سڑکوں اور گلیوں میں بکھیر دیا گیالیکن میرا خیال ہےکہ آسمان ابھی زمین سے مایوس نہیں ہوا۔ ابھی کچھ لوگ موجود ہیں۔ اور لمحہ موجود کی سب سے بہتر بات یہ ہے کہ عدالتِ عالیہ کی توجہ پاکستان کی معاشی صورت حال کی طرف ہے جسے کرپشن کی دیمک چاٹ چکی ہے۔

غریب غریب سے غریب تر ہوا ہے اور امیر امیر سے امیر تر۔ اس قوم نے ایسے تمام کام چھوڑ دئیے ہیںجس سے زندگی خوبصورت تر ہو۔ انسانیت کے راستے میں روشنی ہو پھول کھلیں،ان کیلئے کوئی نہیں سوچ رہا وہ جن کے پیٹ خالی ہیں وہ جنہیں تن ڈھاپنے کیلئے کپڑے میسر نہیں۔ وہ جن کے لباسِ زندگی میں جگہ جگہ درد کے پیوند لگے ہوئے ہیں۔ جہاں آہیں اور کراہیں، جہاں آنسو ہیں جہاں سے صرف بین سنائی دیتے ہیں۔ اربوں کی کرپشن اور قرضوں کی معافی کو دیکھ کر اور کچھ نہیں تو کم ازکم اتنا ضرور ہو گا کہ کسی غریب ہونٹوں کوپل بھر کیلئے ہی سہی مسکراہٹ تو مل جائے گی غربت سے رہائی کا جذبہ نجانے کب ایک شوخ علم کی صورت لہرائے گا۔ پچھلی صدی تک شاعر زندگی کے درد کوبڑی شدت کے ساتھ بیان کرتے رہے ہیں مگر سرمایہ دارانہ زندگی کی گرفت نے سچائی کی اس تحریک کوبھی اس انداز میں کچل دیا ہے کہ ا ٓج اس بات کا احساس ہی نہیں ہوتا کہ ہمارے لکھنے والوں کے موضوعات میں سے زندگی کے مسائل بھی تھے یہ بنیادی دکھ کون چرا کر لے گیا ہے۔ جنرل ایوب کے دورمیں جب پاکستان میں آٹا بیس روپے من ہوا تھا تو حبیب جالب نے گلی گلی جا کر کہا تھا.

بیس روپے من آٹا

اور اس پر بھی ہے سناٹا

صدر ایوب زندہ باد!

اس وقت پاکستان میں ایک سیر آٹے کی قیمت غریب کی قوتِ خرید سے کہیں زیادہ ہے۔ لوگ مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہو کر خود کشیاں کر رہے ہیں۔ زندگی غربت کی چکی میں پس پس کر اس مقام تک پہنچ گئی ہے جہاں جینے اورمرنے میں کوئی فرق باقی نہیں رہ جاتا مگر ہم صرف سڑکیں تعمیر کر رہے ہیں۔

ہماری ستر فیصد آبادی دیہی علاقوں میں ہے جن کے حالات ناگفتہ بہ ہیں۔ اب ہماری تمام امیدیں سی پیک کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں کہ وہی ہمیں معاشی بدحالی کی دلدل سے باہر نکالے گا۔ ممکن ہے سی پیک سے خاصی بہتری آئے مگر مجھے لگتا ہے کہ اس کی تعمیر کے بعد غریب غریب تر رہے اور امیر امیر ترین بنیں گے۔ میں اس صورت حال میں سوائے دعا کے اور کیا کر سکتا ہوں۔ یا اللہ... روشنی سے بھر دے سب کو... ایک جیسا کر دے سب کو... سب مکانوں میں دیے ہوں... پھول ساروں کیلئے ہوں... لوگ جیون میں جئے ہوں... زندگی بہتر دے سب کو... ایک جیسا کر دے سب کو... اب نہ غربت ہو کہیں بس... دے مساواتِ حسیں بس... روٹی کپڑا ہی نہیں بس... اچھے اچھے گھر دے سب کو... ایک جیسا کر دے سب کو... فکرِ مال و زر بدل دے... آگہی کے در بدل دے... یہ نظامِ شربدل دے... خیر کا منظر دے سب کو... ایک جیسا کر دے سب کو... ایک ازلوں کی کہاوت... بھوک اور رج میں عداوت... ظلم طبقاتی تفاوت... ہمتِ بوزر دے سب کو... ایک جیسا کر دے سب کو... سچی بات یہی ہے کہ مجھے اس دعا کی قبولیت کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔ میرا خیال ہے پاناما کےلئے دعا کی جائے۔ وہاں سے شاید کوئی صبح طلوع ہوجائے۔ امید اس کی بھی کم ہے۔

053 — آخری رسومات

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-053 | ↑ فہرست

آخری رسومات

====================

آخری رسومات

یہ اگست دوہزار سولہ کے آخری ہفتے کا ایک سرد ترین دن تھا ۔میں نے مانچسٹر میں کاشف سجاد کی کتاب ’’پاکستان میری پہچان ‘‘ کی تقریب رونمائی کی صدارت کرنا تھی ۔بابر اعوان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔یہ ان کے ساتھ میری پہلی ملاقات تھی ۔ان دنوں میں بھی نون لیگ کی حکومت کے خاتمے کی پیشن گوئیاں عروج پر تھیں ۔ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے جلسے جاری تھے۔میں نےبابر اعوان سے اس سلسلے میں سوال کیا کہنے لگے ’’ابھی نہیں ، شاید اگلے سال اسی مہینے میں نون لیگ کی ختم ہوجائے ‘‘سہیل ورائچ نے ابھی دو دن پہلے اپنے کالم میں لکھا ہے ’’ نواز شریف کےلئے ’’پارٹی از اوور ‘‘ کی آواز لگ چکی ہے ‘‘سکرپٹ میں کوئی تبدیلی نہ آئی تو جولائی آگست میں آخری رسومات ہونگی ‘‘ جیسے چند روز پہلے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی آخری رسومات ادا کی تھیں

یہ بات اُس شخص نے لکھی ہے جسے وزیر اعظم نواز شریف کی خودنوشت لکھنے کا اعزاز حاصل ہے۔اس کی کتاب ’’غدار کون ‘‘کے ٹائیٹل پر لکھا ہوا ہے ’’نواز شریف کی کہانی اُن کی زبانی ‘‘یقیناً یہ لکھنے کےلئے صاحب ِ کتاب اور نواز شریف خاصا عرصہ اکٹھے رہے ہونگے ۔دونوں میں گہرا تعلق ہوگا ۔نواز شریف کو اس پر بہت زیادہ اعتبار ہوگا اور یقیناً ہے ۔ اس لئے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ پیش گوئی وزیر اعظم کی مرضی کے بغیر کی گئی ہے ۔ثبوت کےلئے عطاالحق قاسمی کا کالم ’’الجھی ہوئی کہانی سلجھ کر سامنے آنے والی ہے ‘‘ کافی ہے ۔اس پیش گوئی کے دوسرے جملے کا پہلا حصہ یہ ہے کہ ’’سکرپٹ میں کوئی تبدیلی نہ آئی تو ‘‘یعنی جو کچھ سپریم کورٹ میں ہورہا ہے یہ سب کسی سکرپٹ کا حصہ ہے ۔یعنی سپریم کورٹ کا فیصلہ اسی سکرپٹ کے تحت کیا جائے گا۔یہ توہین ِ عدالت ہے ۔وقت آنے پر لکھنے والے اس کی وضاحت کرنا ہوگی ۔نون لیگ کے رہنمائوں کی سپریم کورٹ کی زبانی دہشت گردی تو پہلے سے جاری ہے اور جے ائی ٹی پر ابلاغی اور غیر ابلاغی خودکش حملے کا ہر حملہ امکان ہے

سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر یہ سکرپٹ ہے یعنی کوئی سازش ہے تو اس کے پیچھے کون ہے ۔تحریک انصاف پر سازش کا الزام اس لئے نہیں لگایا جا سکتا کہ پانامہ کے کیس میں وہ تو مدعی ہے اور کھلم کھلا کہہ رہی ہے کہ وزیر اعظم کی نشست پر کوئی اجنبی جلوہ گر ہے ۔رحمن ملک کے جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے باوجودپیپلز پارٹی پر اِس سازش کا الزام اِس لئے بھی نہیں لگایا جاسکتا کہ اُس پر تو خودسابق صدر آصف علی زرداری خودکش حملہ کر چکے ہیں ۔وہاں اب کیا باقی رہ گیا ۔سیاست کا ایک تابوت ۔اُس کےتابوت میں ایک مضبوط کیل ابھی ابھی بابر اعوان نےٹھونکی ہے۔میرے خیال میں بابر اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت تحریک انصاف کےلئے بہت اہم بات ہے ۔میں پاکستانی سیاست میں بدلتے ہوئے ملکی معاملات پر ان کی گہری نظر کابہت قائل ہوں ۔مجھے لگ رہا ہے کہ اقتدار کا پرندہ ’’ہما‘‘ عمران خان کے کاندھے پر بیٹھنے والا ہے ۔میں بابر اعوان کے تحریک انصاف میں شامل پر عمران خان مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ہاں تو بات ہورہی تھی سکرپٹ کی جس کے اصطلاحی معنی ’’سازش‘‘ کے ہیں ۔یہ جس سکرپٹ کی بات وزیر اعظم نواز شریف کے سوانح نگار نے کی ہے اُس کا اشارہ یقیناً عسکری اداروں کی طرف ہے ۔عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ ’’نواز شریف سمجھتے ہیں کہ فوج اور عدلیہ ان کے خلاف سازش کررہے ہیں ‘‘جہاں تک میں دیکھتا ہوں جب سے جنرل قمر جاوید باجوہ نےافواج ِ پاکستان کی کمان سنبھالی ہے اُس نے کوئی ایسا عمل نہیں کیا جس سے کہیں یہ محسوس ہوکہ موجودہ حکومت اور فوج ایک پیج پر نہیں ۔ بے شک ڈان لیکس کے معاملہ میں حکومت اور فوج میں کچھ اختلافات ہوئے تھے مگر انہیں بڑی خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا تھا ۔ایسی صورت میں کسی سازش کا الزام یقینا عسکری حلقوں کےلئے بھی تکلیف کا باعث ہوگا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے افواج پاکستان کومشرقی اور شمالی گرم محاذوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ تک محدود کر رکھا ہے ۔وہ سمجھتے ہیں کہ افواج پاکستان کا کام صرف ملک کا دفاع ہے۔سو وہ اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف صف آرا ہیں ۔

جہاں تک عدالت کے فیصلے کا تعلق ہے تو اُسےجمہوریت کے خلاف سازش کیسے قرار دیا جا سکتا ۔اگر وزیر اعظم نا اہل ہو بھی گئے تو شہباز شریف یا مریم شریف وزیر اعظم بن جائیں گے۔حمزہ شریف تو ایم این اے بھی ہیں وہ فوری طور پر وزیر اعظم کا حلف اٹھا سکتے ہیں ۔جمہوریت چلتی رہے گی ۔ایسے حالات میں نواز شریف کے سوانح نگار کا حکومت کے ختم ہوجانے کی پیشن گوئی کرنا یاکسی نگران حکومت میں آئینی ترمیم اور اٹھارہویں ترمیم کے خاتمہ کی گفتگو کرنا میرے لئے حیرت انگیز ہے ۔اس پیشن گوئی پر ایک تبصرہ یہ بھی کیا گیا ہے کہ خود حکومت کی طرف سے ایسی پیش گوئیاں دراصل سپریم کورٹ کے جج صاحباں پر اثرانداز ہونے کی ایک خاموش کوشش ہے کہ انہیں اس بات کا خوف دلایا جائے کہ اگر سپریم کورٹ نے انصاف کیا تو یہ جمہوریت کے خاتمے کا سبب ہوگا ۔

نون لیگ کے رہنما توایک عرصہ سے پانامہ کیس کو نواز شریف کے خلاف سازش قرار دیتے چلے آرہے ہیں ۔عابد شیر علی ، دانیال عزیز اور طلال چوہدری تو تقریباً روزانہ ہی لفظ بدل بدل کر یہی بات کرتے ہیں مگر معاملہ صرف توہینِ عدالت تک ہی محدود رہا ہے ۔اس الزام کے جواب میں عمران خان نے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ اگر یہ کوئی سازش ہے تو ہم نے نہیں یہ پانامہ لیکس والوں نے کی ہے ۔جس میں نواز شریف کے علاوہ ہزاروں دوسرے لوگ بھی شامل ہیں ۔ان میں جو صاحبان اقتدار تھے وہ اپنے عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

آج پھرپاکستان کے بدن پر کچھ نئے زخم لگائے گئے ہیں۔ایک بار پھرپارہ چنار ، کوئٹہ اور کراچی دہشت گردوں کے وار سے لہو لہو ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ’’ اس دہشت گردی کا تعلق سر حد پار سے ہے ‘‘۔یہ ممکن ہے کہ اگلے دو چار دنوں میں مشرقی محاذ پھر سے گرم ہوجائیں ۔کہا جاتا ہے کہ جب بھی نواز شریف کی حکومت کےلئے مسائل بڑھتے ہیں تو پاکستان میں دہشت گردی اوربھارت کی طرف سے سرحدوں پر فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ۔اور اس کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ بھارت یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان میں نواز شریف کی حکومت اِس پورےخطے کے وسیع تر مفاد میں ہے ۔لیکن میرا خیال اس کے برعکس ہے میرے نزدیک کرکٹ میچ میں پاکستان کی فتح پر جو سری نگر میں جشن منایا گیا تھا اورجو میر واعظ نےعید سے پہلے عید منانے کا اعلان کیا تھا یہ پاکستان کو اُس عیدکا جواب دیا گیا ہے ۔

054 — عمران خان جنوبی پنجاب کا صوبہ کیوں نہیں بنایا

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-054 | ↑ فہرست

عمران خان جنوبی پنجاب کا صوبہ کیوں نہیں بنایا

====================

پنجاب کی تقسیم کا خواب دیکھتے دیکھتے بال سفید ہو گئے ہیں ۔یہ خواب ہم تھل کی تپتی جلتی ریتوں پر ننگے پائوں چلنے والوں اورپیرفرید کی روہی میں ’’پیلو چننے والوں نے دیکھااورپنجابی ہونے کا انکار کیا : میں تسا ،میڈی دھرتی تسی ،تسی روہی جائی ، میکوں آکھ نہ پنج دریائی ۔(میں پیاسا، میری دھرتی پیاسی ، پیاسی روہی میری ماں ،مجھے پانچ دریائی مت کہہ )۔ تخت ِلاہور کی قید سے آزادی کا یہ خواب ، رفتہ رفتہ اتنا توانا ہواکہ سرائیکی علاقہ کی لیڈر شپ اِسی وعدے پرپی ٹی آئی میں شامل ہوئی ۔پہلے سو دنوں میں صوبہ بنانے کا اعلان کیا گیا۔

اس بات پرکسی نے غور نہیں کیا کہ سرائیکی لوگ پنجاب کی تقسیم پر کیوں بضد ہیں ۔انہیں کیا تکلیف ہے۔ وہاں ’’پنجابی سامراج ‘‘جیسی اصطلاحیں کیوں سامنے آئیں۔عمران خان نے اس بات پر دھیان دیا۔غورکیا کہ پنجاب نے پچھلے ستر بہتر سال سے سرائیکی علاقہ کا کیا ، کیوں اور کیسے استحصال کیا ۔پتہ چلا کہ بنیادی معاملہ معاشیات کا ہے ۔پنجاب کے بجٹ کا نوےفیصد حصہ لاہور ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور اس کے گرد و نواح میں خرچ کیا گیاکیونکہ زیادہ تر چیف منسٹرزکا تعلق پنجاب سے تھا۔زیادہ تر بیورو کریسی بھی اِسی علاقہ سے تھی ۔کیا ستم ہے کہ 2008میں شہباز شریف بھکر سے ایم پی اےمنتخب ہوئے مگر پانچ سال تک اُس پسماندہ ضلع میں چکر لگانا تک پسند نہیں کیا ۔

شاید اسی لئے عمران خان نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ ترین علاقہ سے وزیر اعلی کا انتخاب کیا ۔دانشِ پنجاب کو یہ بات بالکل پسند نہ آئی ۔عثمان بزدار کو ہٹانے کےلئے پنجاب کا زیادہ تر میڈیاحرکت میں آگیا۔اُن کی خلاف سازشیں تیار گئیں ، ایسے الزامات لگائے گئے جن کا کوئی سر پیر نہیں تھا مگرعمران خان بھی اپنے فیصلے پرڈٹ گئے ۔انہوں نے اس مخالفانہ شور و غل کی طرف کان ہی نہیں دھرے اور کہاکہ کم ازکم پانچ سال تواس علاقہ کا شخص پنجاب کا وزیر اعلی رہے جہاں محرومیاں ہی محرومیاں ہیں ۔ عثمان بزدار انےپنجاب کا بجٹ کا 35 فیصد حصہ جنوبی پنجاب کےلئے مختص کردیا ۔پنجاب کے دیہی علاقوں میں سچ مچ تبدیلی کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔جن لوگوں کو میری پر یقین نہیں آرہا کہ وہ پنجاب گورنمنٹ کی شائع شدہ ایک کتاب ’’پنجاب بن رہا ہے ‘‘ اٹھا کر ایک نظر دیکھ لیں ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی ۔

055 — پانامہ لیکس کے پیچھے کیا ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-055 | ↑ فہرست

پانامہ لیکس کے پیچھے کیا ہے

====================

پانامہ لیکس کے پیچھے کیا ہے

اسلام آpباد میں معمولی کام کیلئے ایک دوست فون کیاتھا مگر دو ہفتے گزر گئے اور کام نہ ہوا۔ دوبارہ فون کیاتو وہ کہنے لگا ''یار کیا پوچھتے ہو ۔اسلام آباد میں تو پانامہ لیکس کا جن پھر گیا ہے ۔حکومت پتھرائی ہوئی ہے ۔ کہیں کوئی کام نہیں ہورہا۔ سرکاری آفسران کسی انتظار میں ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں ۔ جب سے پانامہ لیکس کا چکر شروع ہوا ہے ۔ حرام ہے جو کسی وزیر نے کسی فائل کو ہاتھ بھی لگایا ہو بلکہ زیادہ تروزیر تودفاتر میں جاتے ہی نہیں ۔کچھموسموں کو دیکھ کر اڑنے والے ملک چھوڑ کر جانا چاہئے تھا مگر وزیر اعظم نواز شریف نے تمام وزیروں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی ہے ۔کوشش ان کی یہی ہے کہ اس مرتبہ کسی بھی مشکل میں تنہا نہ ہوں ۔ساری حکومت کی توجہ کا مرکز صرف عمران خان ہے ۔ان کے ہر سوال کا ترکی نہ ترکی جواب دیا جارہا ہے۔یہ ترکی بہ تر کی بالکل اسی طرح ہے جیسے کسی نے کہا تھا کہ تمہارے منہ میں خاک ۔دوسرے نے جواباًکہا تمہارے منہ میں کیکر کاپورا درخت ،پہلا شخص بولا ''فٹ نہیں آیا ''دوسرا نے کہا ''ہم نے منہ پھاڑنا تھا پھاڑ دیا ہے ۔بہرحال صرف وزیر ہی نہیں وزیر اعظم بھی عمران خان کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ ہونے بدسلوکی کو نوٹس لینے میں مصروف ہیں۔ بالکل اسی جیسے ایک سابق چیف جسٹس نے ایک خاتون کے پاس شراب کی دو بوتلیں دیکھ کر سوموٹو لے لیا تھا۔

لوگ ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں۔ کیااس صورتحال میں امریکہ اور یورپ وزیر اعظم نواز شریف کا ساتھ دیں گے؟۔اس میں کوئی شک نہیں کہ نون لیگ کی حکومت بیرونی امداد کیلئے مسلسل کوشاں ہے ۔ خاص طور پر دنیا کو یہ تاثر دینے کی سعی جاری ہے کہ بندوقوں والے پھر نہتوں پر چڑھ دوڑنے والے ہیں۔مگریورپ اور امریکہ سے حکومت کوابھی تک واضح اشارہ نہیںمل سکا۔ اس مقصد کیلئے شاید چند دنوں تک شہباز شریف خود امریکہ جائیںمگر میری طلاعات کے مطابق ان کی کامیابی کا کوئی امکان نہیںکیونکہ امریکہ طے کر چکا ہے کہ وہ کسی بھی طرح آف شور رکمپنیاں رکھنے والوں کا ساتھ نہیں دے گا۔اصل قصہ اتنا ہے کہ جب امریکہ اور یورپ کی دانش گاہوں سے تیسرے عالمی معاشی بحران کی آمد آمد کی خبریں حکومتی عہدہ داروں تک پہنچیں تو کافی غور و غوض کے بعدیہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ تمام سر مایہ جو آف شور کمپنیوں میں پڑا ہوا ہے اسے باہر نکلوا یا جائے ۔یہ کھربوں ڈالردنیا کو تیسرے عالمی بحران سے محفوظ کر سکتے ہیں ۔اب مسئلہ یہ تھا کہ اس سرمائے کو کس طرح گردش میں لایا جائے۔اس مقصد کی خاطر پانامہ لیکس منظر آئیں اورآف شور کمپنیوں کوغیر قانونی قراردے کر اس سرمائے کی تحقیق شروع کردی گئی کہ یہ سرمایہ کہاں سے آیا تھا کیا جائز ذرائع سے کمایا تھا یا غیر قانونی ذرائع سے ۔اس پر ٹیکس ادا کیا گیا یا نہیں ۔ اس سرمائے کے مالکان نے کیوں اسے چھپا کر رکھنا ضروری سمجھا۔سو اگلے دو تین ماہ میںتمام آف شور کمپنیوں کا سرمایہ منظر عام لایاجائے ۔اور منی لارنڈنگ کے قانون کے تحت یہ ساراسرمایہ قانون اپنے قبضے میں لے لے گا۔سو اتنے بڑے مقصد کیلئے جو کام کیا گیا ہے اس میں پاکستان سرمایہ کاروں کی آف شور کمپنیاں کوئی حیثیت نہیں رکھتی ۔اس مقصد پر دوچار ملکوں کے حکمران قربان کئے جا سکتے ہیں ۔ اور پہلی اطلاعات کے مطابق ان تمام آف شور کمپنیوں کا تعلق پانامہ کی مشہور لا ء فرم''موزیک فونیسکا'' سے ہے مگر خبر ہے کہ دوسری قسط میںچند آف شور کمپنیاں ایسی بھی سامنے آئی ہیںجن کا تعلق''موزیک فونیسکا'' سے نہیں یعنی معاملہ صرف ایک فرم تک محدود نہیں۔

یہ سوال بھی کیا جارہا ہے کہ اس فہرست میں سابق صدر آصف زرداری کا نام شامل نہیں۔اس کی وضاحت میں چھوٹی سی کہانی سن لیجئےیہ سن دوہزار کی بات ہے ۔جاوید پاشا نام کی ایک شخصیت نے برطانیہ میں پہلا پاکستانی چینل شروع کیاتھا۔یورپ کے تمام پاکستانیوں سے اس چینل کیلئے فنڈنگ جمع کی گئی تھی ۔ چینل نام بھی'' پاکستانی چینل'' رکھا گیاتھا۔چینل کے ساتھ ''ایسٹ'' کے نام سے انگریزی زبان کا ایک روزنامہ کا بھی آغاز کیا گیا تھا ۔شاہد خان اس کے ایڈیٹر بنائے گئے تھے یہ چینل اور یہ اخبار اچھے انداز میں چل رہے تھے کہ اچانک ایک دن اخبارکے مالک نے اخبار بند کر دیا گیا۔ایڈیٹرکے سامنے مالی خسارے کا رونا رویا گیا تو اس نے اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے مالک کی وائف اور اس کی بچوں کے تمام اکاونٹس کی تفصیلات حاصل کرلی ۔جن میں بیس پچیس ملین پونڈ پڑے ہوئے تھے ۔سو مالک سچ بولنے پر مجبور ہوگیا ۔ اس نے کہا'' یہ سارا دولت میری نہیں ہے ۔یہ سارا سرمایہ آصف زرداری ہے ۔ میں نے اُسی کی وجہ سے اخبار بند کردیا اورچینل بھی بس دو تین ماہ میں بندکرنے والا ہوں۔مجھ پر دو طرف سے دبائو ہے۔ ایک آصف زرداری یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں امانت میں خیانت کررہاہوں ۔حالانکہ تم جانتے ہو چینل اور اخبار میں لگا ہواتمام سرمایہ یورپی پاکستانیوں کا ہے دوسری طرف جنرل امجد مجھ سے ملنے آئے تھے (جنرل امجد شایداس وقت کے نیب کے سربراہ تھے) ۔ان کے خیال میں آصف زرداری کا سرمایہ میرے پاس ہے اور یہ چینل بھی حقیقت میں آصف زرداری کا ہے ۔ ایجنسیاں مسلسل میری پیچھے لگی ہوئی ہیں۔جب چینل بند کرنے کا وقت آیاہے تو جاوید پاشا نے میرے سامنے وہی مالی خسارے کا رونا رویا اور کہا کہ اس چینل میں66فیصد شیئر میرے ہیں اور 34فیصد شیئر دبئی کے ایک کمپنی اے آر وائی کے ہیں ۔

ہم یہ کر سکتے ہیں کہ اپنے66فیصد میں سے33فیصد شیئر کسی پر فروخت کردیں۔یہ شیئر اے آر وائی والے خریدنا چاہتے ہیں مگر اس کے بعد ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں رہے گا۔ شیئر کے خریدار کی تلاش کی ذمہ داری میرے حصے میں ڈال دی گئی ۔ میں نے ہاف ملین پونڈمیں یہ 33فیصد شیئرکا سودا روزنامہ جنگ کے بریڈفورڈ کے نمائندے ظفر تنویر سے کرادیامگر جس صبح معاہدے پر دستخط ہونے تھے اسی رات اے آر وائی والے لوگ جاوید پاشا کے پاس پہنچ گئے ۔ان کے درمیان کوئی سودا طے پا گیا۔33فیصد شیئر کسی کے دبائو میں آکر جاوید پاشانے اے آر وائی والوں پر بیچ دئیے یوںان کے شیئر بڑھ گئے اور پاکستانی چینل کا نام اے آر وائی رکھ دیا گیا۔مجھے یہ معلوم نہیں کہ ابھی تک اے آر وائی چینلز میں جاوید پاشا کے شیئر ہیں یا نہیں مگر یہ دو باتیں طے شدہ ہے کہ اِس چینل میں بنیادی سرمایہ یورپ کی پاکستانی کمیونٹی کاہے اور جاوید پاشاکی آف شور کمپنیاں آصف زرداری ہیںاس پر لطف کی بات یہ ہے کہ سابق صدر ،وزیر اعظم نوازشریف کی کھل کر مدد بھی نہیں کرسکتے۔سنا ہے اپوزیشن لیڈر کی ذراسی کروٹ پر بلاول بھٹو نے وہ کچھ کیا ہے جس کی توقع کسی کو نہیں تھی۔

056 — ایک دن قلم کی روشنی کے ساتھ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-056 | ↑ فہرست

ایک دن قلم کی روشنی کے ساتھ

====================

ایک دن قلم کی روشنی کے ساتھ

ایک شخص جسے جواب دینے کا فریضہ سونپ دیا گیا تھا اسے برطانیہ کے گلی کوچوں میں سلگتے ہوئے سوالوں نے گھیرلیا۔اس نے جس طرف دیکھا سوال ہی سوال تھے۔یہی کہ دھیرے دھیرے آگے بڑھتی ہوئی زندگی کا نام ہی پاکستان کیوںہے۔وہاں وقت کیوں پتھرایاہواہے۔زمین و آسماں کی گردشیں کیوں رکی ہوئی ہیں۔موسموں کے دریاکس لئے جمے ہوئے ہیں۔بصارتوں میں کس نے سلائیاں پھیردی ہیں ۔ سماعتوں میں کس نے سیسہ بھردیاہے۔آوازوں میں کیوں سناٹے گونج رہے ہیں ۔ تعبیروں سے محروم خوابوں کے ہجوم کس لئے آنکھوں سے چپک کر رہ گئے ہیں ۔پاکستان کیوں مردہ منظروں کی ایک فلم بن چکا ہے۔ اڑتی ہوئی راکھ کے بگولے ۔فاسفورس بموں میں جلی ہوئی مسجدیں۔دورتک پھیلی ہوئی قبریں۔خودکش بمباروں کے طشت میں رکھے ہوئے سر۔چٹانوں پر کھدے ہوئے موت کے نقشِ پا۔نمازیوں کےچہروں کے خوفزدہ کتبے۔امید کے پرندوں کی کرلاہٹیں۔تپتی ہوئی ریت میں گم ہوتے ہوئے آسمان کے آنسو۔جمہوریت کے ایوانوں میں ہوتا ہوا پتلی تماشا۔کیوںکر ہی پاکستان کا ماضی اور حال بن کر رہ گیا ہے ۔اور پھر میں حیران ہوگیا اسشخص نے مایوسی کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں امید کا چراغ جلائے کہ ہاؤس آف کامن کاہال جگمگا اٹھا۔پاکستان کے امیج کوبہتر بنانے کیلئے میں نے اس سے بہتر گفتگو کبھی نہیں سنی۔

مجھے یہ سوچنے کی کوئی ضرورت نہیں کہ وہ کون ہیں ۔وہ کہاں پیدا ہوا تھے کب پیداہواتھے میرے لئے یہی کافی ہے کہ ایک سچےانسان ہیں اور انسانوں کے اس عالمگیر خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جن کے دل دھڑکتے ہیں ۔جن کی آنکھیں دوسروں کے دردپر نم ہوتی ہیں ۔جو ہمیشہ صبحوں کے خواب دیکھتے ہیں ۔جن کے قلم سے روشنی نکلتی ہے ۔ان کے متعلق کچھ لکھتے ہوئے مجھے ایک چھوٹا سابچہ گالف ریڈ مائر یاد آگیا ۔بہت سال پہلے بنجمن فرینکلن پر مختصر سے مختصر مضمون لکھنے کاعالمی مقابلہ فرینکلنلائبریری والوں نے منعقد کرایا تھاجس میں فرٹے دی سکاٹ کے مضمون کو سب سے بہتر قرار دیا گیااسمیں بس یہی دوچار جملے تھے۔

’’میں تمام رات بنجمن فرینکلن پر مضمون لکھنے کی کوشش کرتا رہااور صبح اٹھ کر جب میں اپنے گھر کے لان آیاتو میں نےدیکھا کہ میرا بیٹا گالف ریڈمائر ادھر ادھر بھاگتا پھر رہا ہے وہ اپنی مٹھی بند کرتا ہے اور پھر کھول دیتا ہے۔میں نےاس سے پوچھا کہ یہ کیا کر رہے ہو ۔تو کہنے لگا۔ڈیڈ میں سورج کی شعاعوں کو قید کر رہا ہوں ۔سورج کی شعاعوں نے تو کب قیدہونا تھامگر میری سمجھ میں آگیا کہ بنجمن کی ہزار پہلو شخصیت پر کچھ لکھناسورج کی کرنوں کو مٹھی میں بند کرنے کےمترادف ہے۔میرا قلم رک گیااور میں نے قلم سے کالے نیلے کیے ہوئے رات والے تمام کاغذ پھاڑ دئیے ۔

اِس سورج پر کچھ لکھتے ہوئے چند لمحوں کیلئے مجھے یہی احساس ہوا کہ اِس کی ہشت پہلو شخصیت پر کچھ لکھنا اس کی کرنوں کو مٹھیمیں قید کر لینے کے مترادف ہے ۔وہ ایک باکمال نثر نگار ہیں۔ایک بے مثال صحافی ہیں ۔ ایک لاجواب اینکرپرسن ہیں ۔سیاسی تجزیوں میں حرفِ آخر سمجھے جاتے ہیں۔پاکستان کی سیاست پر ان سے زیادہ گہری نظرکسی اور صحافی نہیں۔ انہوں نے ’’قاتل کون ‘‘ اور ’’غدار کون‘‘ جیسی لافافی کتابیں تاریخ کے سپرد کی ہیں۔وہ ایک اعلی درجے کااداکاربھی ہیں ۔جس پر پی ایچ ڈی کا تھیسز ہوسکتاہے ۔انہوں نے جیسے اداکاری اور حقیقت یعنی اصل اور نقل کو آپس میں ہم آغوشکیا ہے اس کی پہلے کوئی مثال کہیں نہیں ملتی ۔مگر چند لمحوں کے بعد میں اِس کیفیت سے نکل آیا اورمیں نے سوچاکہ ایک اداکار یا ایک صحافی کی کیا حیثیت ہوتی ہے پاکستان میں کئی بڑے بڑے صحافی اور اداکار پیدا ہوئے اور مر گئے آجانہیں کوئی جانتا ہی نہیں۔پھر میں نے اپنی اِن دونوں کیفیات کا تجزیہ کیا ۔تو مجھے لگا کہ میرا پہلا تجزیہایک برطانوی شہری کا تجزیہ تھاجس کے نزدیک کسی کا بڑا صحافی یا بے کمال اداکار ہونا بہت بڑی بات ہے اور دوسرا تجزیہ اُس پاکستانی کا تجزیہ ہے ۔جس کا تعلق میانوالی سے ہے جس کی نظر میں اداکار یُ اُس بازار کوئی شے ہے اورصحافیوں کی مثال ان سگانِ آوارہ کی ہے جودکانِ اقتدار کے باہر ہڈیوں کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں ۔یقین کیجئے مجھے کئی پاکستانی دوستسہیل وڑائچ کے متعلق کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ یار سہیل وڑائچ اپنے قلم کی تمام تر بڑائی اداکاری کے کھڈے میں کیوںپھینک رہے ہیں انہیں عزت راس کیوں نہیں آتی ۔ اور میں انہیں سمجھانے کی ناکام کوشش کرتا ہوں کہ عزت و ذلتکے یہ معیارجاہلیت کے سوا اور کچھ نہیں ہیں ۔اداکار ہونا بھی کسی طرح قلمکار ہونے سے کم نہیں۔

یہ سہیل وڑائچ ہیں ان کو جاننے والے ان کے بارے میں کہتے ہیں کہ وہ رازوں بھراایساخزانہ ہیں۔جس کے دروازے پرخاموشی سانپ پہرا دے رہا ہے ان کے سینے میں نجانے کیا کیاموجود ہے ۔بے شک وہ جس تحقیق اور جستجو سے کامکرتے ہیں وہ انسانوں کو ان دیکھے خزانوں تک ہی لے جاتی ہے ۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے حوالے سے ان کی ضخیمکتاب’’ قاتل کون‘‘ پڑھ کر اندازہ ہوجاتا ہے کہ محترمہ کا قاتل کون ہے مگر پوری کتاب میں انہوں نے صرف حقائقبیاں کئے ہیں کوئی فیصلہ نہیں دیا کیونکہ فیصلہ دینا افتخار محمد چوہدری کا کام ہے اور قوم انتظار میں ہے ۔ان کی ایک اور کتاب ’’غدار کون ‘‘بھی اس وقت عدالت عالیہ کے کٹہرے میں ہے ۔اگرچہ عوام فیصلہ دےچکی ہے مگر عدالت کا فیصلہ ابھی باقی ہے کہ غدار کون ہے ۔ پرویز مشرف اور یا نواز شریف ۔اگر پرویز مشرف کےخلاف آرٹیکل چھ کے تحت فیصلہ ہوگیا تو عدالتی طور پر بھی یہ طے پا جائے گا کہ غدار کون تھا ۔ویسے اس بات کو امکانات بہت کم ہے ۔ میں نے اس کتاب کابہت گہری نظر مطالعہ کیا ہے اورتمام تر تحفظات کے باوجود سمجھتا ہوں کہ یہ وہ کتاب ہے جو نواز شریف کوایک لیڈر کی حیثیت سے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رکھے گی ۔

وہ پچھلے دنوں برطانیہ میں باہو اکیڈمی فار ہیومینسٹک انڈرسٹینڈنگ (bahu)کے مہمان تھے ان کے اعزاز میں ئیتقریبات رکھی گئی ہیں۔لندن میں اس کی میزبانی کے فرائض احسان شاہد نے ادا کئے۔نوٹنگھم میں مسلم ہینڈ کےسربراہ لخت حسین نے اس کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب رکھی ۔بریڈفورڈ میں بریڈفورڈ جم خانہ کے اےڈی انجم اور خواجہ وحید استقبال کا بندوبست کیا ۔ مانچسٹر میں ذوالفقار چوہدری ، اعجازاعوان راجہ مطلوب اورطاہرچوہدری ہنگامہ برپا گیا ۔برمنگھم میں باہو اکیڈمی کے زیر اہتمام ’’ایک دن سہیل وڑائچ کے ساتھ ‘‘گزارا گیا۔اس دن کابندوبست پیرسلطان نیاز الحسن قادری اور پیر سلطان فیاض الحسن قادری نے کیا تھا ۔یہ ہفتہ جو اہلبرطانیہ ان کے ساتھ گزارا ۔اس میں ان کو ہرطرف سے صرف پاکستان کے متعلق فکرمندی کی گفتگو ہی سنائی دی مگر ان کے اجالوں سے بھرے جوابوں سے ماحول ہی بدل دیا میں نے اُن سے بہتر پاکستان کا کوئی وکیل نہیں دیکھا۔

057 — میں اللہ میاں کو بتائوں گا

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-057 | ↑ فہرست

میں اللہ میاں کو بتائوں گا

====================

میں اللہ میاں کو بتائوں گا

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاکہ'' بھارت کا ظلم تحریک ِ آزادی کشمیرکو مزید تقویت دے گا۔ 7لاکھ بھارتی فوجی کشمیریوں کی تحریک کو دبا نہیں سکتے۔ برہان وانی آزادی کا سپاہی تھا، کشمیری اپنا حق لے کر رہیں گے۔پاکستان کے تمام ادارے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں۔''اور میری آنکھوں کے سامنے1947کے کچھ مناظر کی ایک فلم سی چلنے لگی. بھارت سے مہاجروں کو لانے والی ریل گاڑی لا ہور کی طر ف رواں دواں ہے ۔ سب آ نکھیں انتظار میں ہیں کہ کب ہم ظلم کی زمین سے نکل کر امن و سلامتی کے پاکستان میں داخل ہونگے ۔ گاڑی کے بھیڑ بھرے ڈبے میں سوار ہر آنکھ حیران اور اشکبارہے ۔لُٹے ہوئے مسافر ایک نئے مستقبل کی اُمید لئے اپنی اپنی دلخراش چیخیں سینے میں دبائے ہونٹ سیئے بیٹھے ہیں ۔ کوئی دروازے سے لٹکا ہوا ہے کوئی کھڑکیوں سے چپکا ہوا ہے ۔ کسی کے پاس گٹھری میں کچھ یادیں بندھی ہوئی ہیں ۔ کوئی اپنے لہو لہان بدن کو چیٹھڑوں سے چھپائے گئے دنوں کے چھنٹے مٹانے کی آس میں آنے والے دنوں کے مرہم کے انتظار میںہے ۔

سفر ہے کہ ختم ہونے پر ہی نہیں آرہا ۔ پردے دار خواتین دوپٹوں سے بے نیاز اپنے بکھرے بالوں سے منہ چھپا رہی ہیں ۔اپنے اپنے پھٹے ہوئے کپڑوں سے برہنگی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش میں کبھی تن کے کسی ایک حصے کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے تو کبھی دوسرے کو ۔ نوجوان چہرے بڑھاپا لپیٹ بیٹھے ہیں ۔ عمر رسیدہ لوگ ایک قیامت بھگتا کر کسی جنت میں جانے کا خواب دیکھ رہے ہیں ۔ لا وارث بچے پھٹی پھٹی آنکھوں سے تمام صورتِ حال کو سمجھنے کی سعی ئِ لاحاصل میں ڈر ے اور سہمے ہوئے اجنبی مسافروں سے لِپٹ کر اپنا خوف دور کرتے ہوئے گاڑی کے شور میں اپنا شور مِلا رہے ہیں۔ ایک ماں کے ساتھ لِپٹی خوفزدہ پیاسی بچی کے ہونٹوں پر پپڑیاں جمی ہوئی ہیں ماں جب اُسے گھونٹ بھر پانی دینے کی کوشش کرتی ہے وہ خون ہے خون ہے چِلاتے ہوئے ماں کے دامن میں بار بار اپنا چہرہ چھپا لیتی ہے ۔

ہر شخص ادھورا مسافرہے ۔ کوئی اپنے جوان بچوں سے بچھڑ چکا ہے ، کوئی اپنے جگر گوشوں کی تلاش میں گاڑی کے ایک ڈبے سے دوسرے ڈبے میں جانے کو راستہ ڈھونڈ رہا ہے۔ کسی کا بستا ہوا گھر اُس کی آنکھوں کے سامنے راکھ کا ڈھیر ہوچکا ہے ۔ کسی کا گھر اُس کے اپنے دوستوں کے ہاتھوں لُٹ چکا ہے ۔ دھواں بھری آنکھیں اپنے اپنے سفر میں مصروف ہیں ۔

ایک ڈبے میں ایک نوجوان اپنی زندگی کے مشکل ترین فیصلے پر ثابت قدم رہنے کی کوشش میں ہے ۔ وہ اپنی محبت بھری زندگی کی منزل سے فراق کے خاروں پر چلتے ہوئے زخم زخم ہے ۔ ایک عمر رسیدہ اپنی آنکھوں سے مسلسل بہنے والے آنسوئوں کو اپنی سفید داڑھی کے بالوں میں جذب ہونے دے رہا ہے ۔ اُس کے ساتھ ہی ایک چار پانچ برس کا زخمی بچہ بیٹھے بیٹھے تقریباّ لیٹنے کی جگہ حاصل کرچکا ہے ۔ آنکھوں میں نیند ہے مگر زخموں سے اُٹھنے والا درد اُسے سونے نہیں دے رہا ۔آہ ۔ اُس نے کراہتے ہوئے کروٹ بدلنے کی کوشش کی تو پائوں عمر رسیدہ آدمی کے گھٹنوں کو چھو گئے ۔ بیٹا بہت درد ہورہا ہے کیا ؟ بزرگ نے اُسے چھوتے ہوئے کہا ۔ ارے تمہیں تو بہت بخار بھی ہے ۔ تمہارے ساتھ کوئی ہے بیٹے ؟ بزرگ کی ہمدرد آواز نے بچے کی آنکھ میں آنسو بھر دئے ۔ نہیں ۔ میں اللہ میاں کو سب بتا دوں گا ۔ شکایت لگائوں گاتب پتہ چل جائے گا انہیں۔ اُس نے اپنے گال پر بہنے والے آنسو کو اپنے میلے زخمی ہاتھ کی پشت سے پونچھ دیا ۔ بزرگ نے اُسے نرمی اور شفقت سے اپنی گود میں اٹھا لیا ۔۔ اب تمہارے ساتھ کوئی ہے بیٹے (ایک آہ بھر کے)اور میرے ساتھ بھی ۔نرم اور شفقت بھری آغوش میں بچے کی آنکھ لگ گئی ۔ اور وہ نیند میں لا الہ اللہ بڑبڑانے لگا ۔ گاڑی کو کہیں دھچکا لگاتو بچہ درد سے کراہتے ہوئے جاگ گیا ۔ بزرگ نے اسے سینے کے ساتھ لگا لیا ۔ بیٹا تم نیند میں کلمہ پڑھ رہے تھے ۔ کیا کوئی خواب دیکھا تھا؟ ۔ ماں کہتی تھی تو اپنے بابا کے باہر سے گھر لوٹنے سے پہلے کلمہ زبانی یاد کرلے تو تجھے میٹھا پراٹھا بنا کر کھِلائوں گی ۔ باجی مجھے کلمہ سِکھا رہی تھی ، ماں صحن میں چولھے پر پراٹھا بنا رہی تھی۔ بابا کھیت کو پانی دینے گئے ہوئے تھے ۔ بچہ پھر سے غنودگی میں چلا گیا اور بزرگ کی جاگتی آنکھوں میں اپنی زندگی کا خوب بھر گیا ۔

زہرہ بٹیا اپنی ماں اور بڑے بھیا کے ساتھ اپنی سہیلی گیتا کے گھر اُس کی مہندی پر گئی تھی ۔ تینوں پھر واپس نہیں لوٹے ۔ بلوائیوں نے گلے کاٹ دئے ۔ گیتا کا باپ چھپتے چھپاتے آیا اور اُسے روتے ہوئے بتاکر کہنے لگا اللہ رکھا تو چلا جا یہاں سے ۔ صبح امرتسر سے ایک گاڑی جا رہی ہے پاکستان تو چلا جا یہاں تیرا کچھ باقی نہیں رہا ۔ مجھے موقع ملا تو میں لاشوں کو خود دفنا دوں گا ورنہ بھروسہ رکھ رام نام ست ہے ۔ وہ جتنی تیزی سے آیا تھا اتنی ہی برق رفتاری سے واپس چلا گیا ۔ بوڑھے کی آنکھ سے بہنے والے آنسو کا ایک قطرہ بچے کے گال پر گِرا ۔ وہ پھر کراہتے ہوئے اپنی دبی چیخ کے ساتھ اٹھ گیا ۔ اُس کا سر اب بھی غنودگی میں جھُول رہا تھا۔

اُس نے بزرگ کے چہرے پر نظر ڈالی اور سِسکنے لگا ۔میرے بابا تو نہیں آئے مگر بہت سے لوگ دروازہ توڑ کر اندر آگئے ۔ چولھے میں جلتی لکڑی سے ماں کے کپڑوں میں آگ لگا دی ۔ میں بھاگ کر ماں سے لپٹ گیا ۔ میرا قائدہ بھی جل گیا۔ مگر انہوں نے مجھے بہت مارا اور باجی کو ساتھ لے گئے ۔ پھِر پتہ نہیں کیا ہوا اور میں چلتی ریل گاڑی میں آگیا ۔ میں سب کچھ بتا دوں گا اللہ میاں کو ۔شکایت لگائوں گا اِن کی تو انہیں پتہ چل جائے گا ۔ بوڑھے نے بچے کو بہت نرمی سے اپنے سینے کے ساتھ لگا لیا ۔ ہاں بیٹے اللہ میاں کو میں بھی سب کچھ بتا دوں گا۔ شکایت لگائوں گا اِن کی تو انہیں پتہ چل جائے گا۔

جنتِ کشمیر ابھی تک ٹرین کے اِسی ڈبے میں ہے ۔ ستر سال سے مسلسل درد کی اِسی کیفیت میں ہے ۔ظلم کے اِسی رات میں جی رہی ہے ۔کشمیریوں کے بچے اللہ میاں کو شکاتیں لگا لگا کر تھک گئے ہیں مگر ہم ہیں کہ صرف اپنی سرزمینیں فتح کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔گذشتہ روز ترکی کی فوج کے ایک گروہ نے ترکی کوفتح کرنے کی کوشش کی ہے مگر عوام سیسہ پلائی دیوار بن گئے ۔پاکستان میں بھی ہماری فوج اپنے وطن کو کئی بار فتح کرچکی ہے کشمیر یوں کیلئے کچھ نہیں کرسکی ۔ہمیں آج تک یہی معلوم نہیں ہو سکا کہ کشمیرکے لئے لڑی جانے والی آخری جنگ ۔یعنی کارگل کی جنگ میں ناکامی کا سبب کیا تھا۔کون تھا۔فوج یا اس کی وقت کی حکومت ۔جنرل راحیل شریف ! اللہ میاں کو شکاتیں لگانے والا بچہ آپ کے انتظار میں ہے ۔

058 — قانون سے لمبے ہاتھ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-058 | ↑ فہرست

قانون سے لمبے ہاتھ

====================

قانون سے لمبے ہاتھ

میں ابھی تھوڑی دیر پہلے نماز تراویح کے بعد کچھ نمازیوں کے ساتھ گپ شپ کیلئے مسجد میں کھڑا ہوگیا تھا۔یہ برطانیہ کی ایک مسجد تھی مگر ہر شخص کی گفتگو کا موضوع پاکستان تھا ۔اور سب کا روئے سخن میری طرف تھا ۔چھ آدمیوں کی بارہ آنکھیں میرے چہرے پر اپنے دل کا احوال لکھ رہی تھیں ۔مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ میں مرکزِ نگاہ روزنامہ جنگ کے کالم کی وجہ سے بنا ہوا ہوں ۔پہلا آدمی گویا ہوا ''منصور بھائی !پاکستان میں قانون شکنوں کے ہاتھ قانون سے زیادہ لمبے ہوگئے ہیں ۔ کبھی کسی ملک میں چیف جسٹس کا بیٹا بھی اغواہوا۔پتہ ہے سندھ کے چیف جسٹس کا بیٹا اغوا کرلیا گیا ہے (میں نے ہاں میں سر ہلا دیا ) ۔یہ انتہاہے ۔اب وہاں مارشل لاء کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔''دوسرا آدمی بولا''میری سمجھ میں تو یہ نہیں آتا کہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم کا بائی پاس آپریشن یہاںبرطانیہ میں ہو اہے۔برطانوی میڈیانے اس کی چار سطروں کی خبرتک شائع نہ کی۔کیا یہ کوئی ہی خبر نہیں تھی یا پھر برطانوی میڈیا کو اس خبر کی صداقت پر شک تھا ۔منصور بھائی کیا خیال ہے یہ برطانوی میڈیا کی زیادتی نہیں ''تیسرے شخص نے کہا''میں تو پاکستانی دانشوروں پر حیران ہوں ۔اس وقت جب افغانستان پاکستان پر حملہ آور ہو اہے۔ ایک پاکستانی میجر کو بھی شہید کردیا گیا ہے ۔ایسے میں پاکستانی دانشور افغانستان کی شان میں قصیدہ پڑھ رہے ہیں۔ اب ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ کون سچاپاکستانی ہے اور کون مسلم حرم کی پاسبانی کیلئے ایک ہونے کا نعرہ لگاکر پوری قوم کو فریب دے رہا ہے ۔ ''چوتھے آدمی بولا ''منصور صاحب میرا سوال یہ ہے کہ اب جب یہ طے ہوگیا ہے کہ موجودہ وزیر اعظم کے بچوں کے کھرب ہا کھرب روپے پاکستان سے باہر موجود ہیں تو پھروہ پاکستانی جنہیں کھانے کیلئے پوری روٹی میسر نہیں۔کیا انہیں تبدیلی کیلئے سوچنا نہیں چاہئے ۔''پانچویں شخص نے چوتھے کی تائید کرتے ہوئے کہا ''ہونا تو یہی چاہئے ۔جب ملک کا وزیر خزانہ یہ کہے کہ اگر دال مہنگی ہے تو لوگ مرغ کیوں نہیں کھاتے تو وہاں انقلاب ِ فرانس کی یادیں ذہنوںمیں پھیلنے لگتی ہیں ۔یقینا اب کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا''چھٹا آدمی بولا ۔چھوڑو یار کچھ نہیں ہونا جس ملک کے وزیر داخلہ اور ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کیلئے سب سے بڑی پریشانی یہ ہو کہ چند مجرموں یا ملزموں کے اقبالی بیان کی ویڈیوز میڈیا تک کیسے پہنچ گئی ہیں وہاں کسی مجرم کو سزا خاک ہونی ہے ۔وہاں خاک تبدیلی آنی ہے ''

جب سب نے اپنی اپنی بات مکمل کرلی تو انہیں میرے خاموشی بری لگنے لگی سو بولنا ضروری تھا ۔سومیں نے پہلے شخص کو مخاطب ہو کر کہا ''سند ھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا بیٹا اغوا ہوگیا ہے ۔کوئی قیامت نہیں آگئی ۔امریکہ میںجب صدر کینڈی کو قتل کردیا گیا تھاتو کیا وہاں مارشل لاء لگا یا گیا تھاابھی چند روز پہلے یہاں میں رکن پارلیمنٹ قتل کردی گئی ۔تو یہاں قانون ختم ہوگیاہے ۔(دوسرے شخص کو مخاطب ہو کر ) اور ہاں تمہیں اس کی تکلیف ہے کہ برٹش میڈیا نے وزیراعظم نواز شریف کے اوپن بائی پاس کی خبر کیوں نہیں دی ۔کیا پاکستانی میڈیا میں اس بات پر اختلاف ہے نا کہ وزیر اعظم کے ہاٹ کی اوپن سرجری ہوئی یا نہیں ۔ایک بات جس پر ابھی ہم پاکستانی خود ہی متفق نہیں ہوسکے اس کی شکایت برٹش میڈیا سے لایعنی ہے ''پھر میں تیسرے شخص کی طرف متوجہ ہوا اور کہا ''بے شک تمہاری بات کسی حد تک درست ہے مگر یہ بات بھی ہمیں یاد رکھنی چاہئے کہ سارے افغانی ہمارے دشمن نہیں ہیں ہاں اس وقت امریکہ نے اقتدار ایسے لوگوں دے رکھا ہے جوہمارے دشمنوں کے اشارے چلنے میں ہی اپنی بقا تصور کرتے ہیں ۔''میں نے چوتھے آدمی سے کہا ''تمہیں پانامہ لیکس پر تکلیف ہے مگر یہ بھی دیکھو کہ اس مسئلہ پوری اپوزیشن حکومت کے خلاف ڈٹ گئی ہے بلکہ حکومتی پارٹی کے بہت سے ایم این ایم بھی اپوزیشن کے ساتھ ہیں ۔کہنے کا مطلب یہ کہ ہم اتنے گئے گزرے لوگ بھی نہیں ہیں۔پانچویں آدمی سے میں نے کہا ''اسحاق ڈار کی یہ بات سب کو اُس فرانسیسی ملکہ جیسی لگ رہی ہے جس نے کہا تھا کہ اگر آٹا نہیںہے تو لوگ کیک کیوں نہیں کھاتے ۔حالانکہ حقیقت یہ نہیں اسحاق ڈار نے دال کی بجائے مرغی کھانے کا مشورہ اس لئے دیا کہ ان کے خیال میں پاکستان مرغی کی قیمت دال سے کم ہے ۔چھٹے آدمی سے میں نے کہا ''ملزموں کے اقبالی بیان کی ویڈیوز عدالت کیلئے بنائی گئی تھی وہ عدالت کی اجازت کے بغیر میڈیا پر آن ایئر نہیںکی جا سکتی تھی۔سو ایک غیر قانونی کام ہواہے ۔اسے درست نہیں کہا جا سکتا ''

میں نے دیکھا کہ میری باتیں سن کر سب کے چہرے سرخ ہوچکے ہیں ایک شخص نے برا مناتے ہوئے کہا ''لگتا ہے تم بھی بک گئے ہو ۔ میں تو سمجھتا ہے تمہارے اندر ابھی ضمیر نام کی چیز موجود ہے ۔دوسرا بولا ۔اویار پیسے میں بڑی طاقت ہے اس کو بھی کوئی پلاٹ ولاٹ مل گیا ہوگا اور پھر وہ سارے بڑ بڑاتے ہوئے مسجد سے باہر نکل گئے ۔میں حیران و پریشان انہیں جاتے ہوئے دیکھنا لگا اور میرے دماغ خیال آیا کہ یہ چھ لوگ ایک طرف ہیں ایک طرف میں ہوں ۔ جمہوری اعتبار سے یہی درست ہیں۔ میں غلط ہوں ۔اگر پاکستان واقعی ایک جمہوری ملک ہے اور اس کے باشندوں کی سوچ ایسی ہے تو پھرموجودہ حکومت خاصی مشکل میں ہے ۔یہ تو برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں کی ذہنی کیفیت تھی ۔میرا خیال ہے پاکستان میں بھی تقریباً صورتحال ایسی ہے ۔نون لیگ کیلئے بہت مسائل ہیں ۔اسی بات سے اندازہ لگا لیجئے کہ وزیر اطلاعات پرویز رشید دو مرتبہ خورشید شاہ کے گھنٹوں کو ہاتھ لگا کر ملا ہے اور پیپلز پارٹی نے نئے قائد حزب اختلاف کی تلاش شروع کردی ہے ۔نون لیگ کے بہت ایم این ایزوزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ''ساتھوں کومنانے والی افطاری ''میں شریک نہیں ہوئے۔وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھارتی وزیر خارجہ کے اس بیان پر باقاعدہ احتجاج کیا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف اور نریندر مودی کے ذاتی تعلقات بھی ہیں جب کہ بھارتی وزیر اعظم جب جاتی عمرہ آئے تھے تو وزیر اعظم نواز شریف نے خود اِس ذاتی دوستی کا ببانگ دہل اظہار کیا تھا ۔یعنی معاملات خاصے خراب ہیں ۔

059 — یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ایک شام

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-059 | ↑ فہرست

یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ایک شام

====================

یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ایک شام

منصور آٖفاق

سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو رولز آف بزنس پر عمل در آمد کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔سپریم کورٹ میں خواجہ سعد رفیق کی اپیل کا فیصلہ ہونے والا ہے۔نا درا نے بھی خواجہ آصف کے حلقے میں دھاندلی کی تصدیق شدہ سمری سپریم کورٹ میں بھجوا دی ہے۔یعنی اس کا فیصلہ ہونے کو ہے۔ توقع تھی کہ عدالت کا فیصلہ آتے آتے پانچ سال پورے ہوجائیں گے مگرکام ختم ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی قصاص تحریک کا آغاز کردیاہے۔ شیخ رشید نے بھی احتجاجی جلسے شروع کردئیے ہیں۔پائی پائی حساب لینے کے نعرے گونجنے لگے ہیں۔ عمران خان پہلے احتجاجی تحریک شروع کرچکا ہے ۔پیپلز پارٹی کہاں کھڑی ہے اس بات کا اندازہ لگانے کیلئے گذشتہ شام میں نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے لندن میں گزاری۔یعنی لندن میں پاکستان آباد کیا۔ہم دونوں اکیلے تھے ۔ریستوران کی کھڑکیوں کے شیشوں پر بکھرتی ہوئی بارش کی بوندیں کسی اداس آرٹسٹ کی غمگین پینٹنگ کی طرح لگ رہی تھی ۔آرٹ ،کلچر ،شاعری اورفلسفہ سے لے کر سیاست کے کینوس پر اپنی آنکھیں جمی رہیں ۔میڈیا میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی زیر بحث رہی ۔اس بات پر غور کیا گیا کہ اُن کے دور میں کیا کسی کو نوازا گیا تھایانہیں ۔کرکٹ کے حوالے نجم سیٹھی کا ذکر ِخیر آیا-عرفان صدیقی کی کالم نگاری میں کوثر و تسنیم سے دھلی ہوئی نثر کو یاد آئی-

عطاالحق قاسمی کی مزاح نگاری موضوع گفتگوبنی-ابصار عالم نے جو ریگزارِصحافت پر نقشِ پاچھوڑے ہیں انہیں غور سے دیکھاگیا۔یہ بات بھی موضوع ِگفتگو رہی کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی شکست کا اصل سبب کیا ہے۔ لوگ پیپلز پارٹی سے کیوںمنحرف ہوئے ۔کیا بھٹو کا کرزماپنجاب میں دم توڑ چکا ہے-ہم دونوں اس بات پر متفق تھے کہ پنجاب کے جو روشن خیال لوگ ہیں وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہوا کرتے تھے ۔

میرا خیال تھا کہ پیپلز پارٹی نے صرف اپنے نظریاتی کارکنوں سے بے توجہی نہیں بھرتی بلکہ اُس نظریہ کو بھی محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ دفن کردیاجس کی وجہ سے پنجاب میں ایک دما دم مست قلندرکی فضا برقرارتھی ۔یوسف رضا گیلانی سمجھتے تھے کہ وہ آر اوز کا الیکشن تھا

یوسف رضا گیلانی اس بات پر پورا یقین رکھتے ہیں کہ بلاول پیپلز پارٹی کو اس گردان سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں جب میں نے انہیں کہاکہ بیشک بلاول کی مثال ایک تیز رفتار ریل انجن کی ہے مگر اس کے پیچھے جو بہت بھاری سامان سے لدھی ہوئی مال گاڑی لگی ہوئی ہے اس کا کیا کیا جائے گا اس کی موجودگی میں انجن اپنی تیز رفتاری نہیں دکھا سکتا تو گیلانی صاحب کہنے لگے پہلی بات تو یہ ہے کہ اس کے پیچھے کوئی بھاری بھرکم مال گاڑی موجود نہیں اور اگرہے بھی تو میرے خیال میں بلاول بھٹو میں اتنی اہلیت ہے کہ اس کے ساتھ بھی اڑ سکتا ہے -اور مجھے ارنسٹ جی وکٹر یاد آگیا جس نے کہا تھا ''کچھ لوگوں کی مثال اُس پرندے کی ہوتی ہے جو قفس سے نجات حاصل کرنا چاہتا ہے۔وہ پوری قوت سے پنجرے کی دیواروں اور دروازوں سے ٹکراتا ہے مگر پنجرہ نہیں ٹوٹتا لیکن اس میں اڑنے کی اتنی شدید خواہش ہوتی ہے کہ وہ آخر کار پنجرے کو بھی اپنے ساتھ اڑا لے جاتا ہے '' اب دیکھتے ہیں کہ بلاول اپنے پنجرے کو توڑ باہر نکل آتا ہے یا پنجرے سمیت پرواز کرنے لگتا ہے ۔اس کی بلند پروازی سے کوئی انکار نہیں۔امید کی جاسکتی ہے کہ وہ کسی وقت عمران خان کے ساتھ کسی کنٹینر پر موجود ہوسکتا ہے۔

یوسف رضا گیلانی جو اس بات کا بہت دکھ تھا کہ موجودہ حکومت نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا ہوا ہے۔ انہیں اجازت لیکر ملک سے باہر جانا پڑتا ہے -ویسے ملک کے ایک سابق وزیر اعظم کے ساتھ موجودہ حکومت کا یہ رویہ مناسب نہیں -پتہ نہیں یوسف رضا گیلانی کے خلاف کونسا مقدمہ ہے۔ ہاں پرویز مشرف کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج ہے مگر ای سی ایل سے ان کا نام نکال دیا گیا ہے-جمہوریت کے نام لیوائوں نے غیر جمہوری صدر کا نام نکال دیا گیا ہے مگراُس جمہوری وزیر اعظم کا نام ڈال دیاہے جسے پوری اسمبلی نے متفقہ طور پر وزیر اعظم بنایا تھا۔اس دکھ کے اظہار پر میں نے گیلانی سے پوچھا کہ'' سنا ہے رحمان ملک کی وساطت سے آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان گفت و شنید کا سلسلہ جاری ہے تو انہوں نے سختی سے تردید کی -مجھے ایسا لگا جیسے وہ اس حقیقت سے باخبر نہیں ہیںیقینا بلاول بھٹو بھی اس بات سے بے خبر ہونگے ۔

بلاول بھٹو سمیت پوری پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ ناروے میں چودہ اگست منا کر ابھی ابھی پاکستان واپس گئی ہے جہاں بلاول بھٹو اور یوسف رضا گیلانی کی ملاقات ناروے کے وزیر خارجہ بھی ہوئی اور بھی کئی اہم ملاقاتیں ہوئیںکسی زمانے میں نواز شریف بھی ناروے جایا کرتے تھے انہوں یہاں سے پہلے ایک اردو چینل کا افتتاح کیا تھا جسے یورپ میں رہنے والے اس زمانے میں پی ٹی وی سمجھ کر دیکھا کرتے تھے کیونکہ اس پر نہ صرف تمام پی ٹی وی کے پروگرام نشر ہوتے تھے بلکہ نو بجے خبر نامہ چلتا تھا۔ناروے میں چودہ اگست کی تقریب میں ڈاکٹر صغرا صدف کو بھی بلایا گیا تھا مجھے یقین ہے کہ یہ تقریب کوئی اور ہوگی۔

پھر ہماری گفتگو میںعلی حیدر گیلانی بھی شریک ہو گئے ۔وہ مجھے بہت اچھے لگے ۔کچھ لوگوں کا خیال ہے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے جوتکلیف دہ عرصہ طالبان کی قید میں گزارا ہے اس نے اس کی شخصیت پر بڑے اچھے اور انسان دوست اثرات مرتب کیے ہیں۔پھر آصف سلیم مٹھا بھی آگئے ۔علی حید ر گیلانی نے بتایا کہ وہ پاکستان میں مذہبی تنگ نظری کےخلاف ایک تحریک شروع کرنا چاہتے ہیں ۔یہ ایسی تحریک اس وقت پاکستان کی بھی ضرورت ہے اور یہ تحریک پیپلز پارٹی کو بھی ایک نئی زندگی دے سکتی ہے ۔بہر حال یہ طے ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس احتجاجی تحریک شروع کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ۔

060 — نیشنل ایکشن پلان

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-060 | ↑ فہرست

نیشنل ایکشن پلان

====================

نیشنل ایکشن پلان

ڈاکٹرطاہر القادری نے ایک روز پہلے کہا تھاکہ'' آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے جان بوجھ کر نیشنل ایکشن پلان پر کام نہیں کیا ''اور کل کور کمانڈرز کی ہنگامی میٹنگ میںآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہہ دیا ہے کہ ''نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت نہ ہونے کے سبب آپریشن ضربِ عضب متاثرہوا ''سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کیوں نہیں ہوسکی۔وفاقی حکومت کے فنڈ فراہم نہ کرنے کے اسباب کیا تھے ۔کیا موجودہ حکومت میں واقعی کچھ لوگ ایسے موجودہ ہیں جو مکمل طور پر دہشت گردی کا خاتمہ نہیں چاہتے ۔ایسا لگتا تو نہیں ہے ۔لیکن یہ سلگتا ہوا سوال اپنی جگہ پر کھڑا سب کا منہ چڑا رہا ہے کہ جب سے نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا ہے وزیر اعظم نے سا نحہ کوئٹہ کے بعداُس کا تقریباًپہلاباقاعدہ اجلاس بلایا ہے ۔کئی ماہ تو کسی کو یاد بھی نہیں آیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر بھی عمل درآمد کرنا ہے ۔اس نا اہلی کی ذمہ داری کسی کو تو قبول کرنا ہوگی ۔یہ کوئی شمسی توانائی کا پلانٹ نہیں تھاکہ اگر نہیں چل سکا تو ایک آدھ آفسر کو تبادلہ کر کے قوم کو مطمئن کردیا جائیگا کہ نااہلوں کو سزا دے دی گئی ہے ۔جیسے آفسر تبادلہ کے بعدآفسر نہیں رہا چپڑاسی بن گیا ہے ۔

آرمی چیف نے یہ بھی فرما دیا ہے کہ'' نیشنل ایکشن پلان کوہمارے مقاصد کی کامیابیوں کے لئے مرکزی حیثیت حاصل ہے اس پر عمل در آمد نہ ہوا تو دہشت گردی جاری رہے گی '' قوم کے ساتھ دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کا وعدہ آرمی چیف خود کیا تھا اگر اس کے خاتمے کیلئے یہ کام ضروری ہے تو پھر اس کی ذمہ داری بھی خود آرمی چیف کو لینی چاہئے ۔یعنی نیشنل ایکشن پلان وزیر اعظم کی بجائے آرمی چیف کے زیرنگرانی کام کرے تاکہ جلد سے جلد اس کے ثمرات حاصل ہوسکیں ۔قوم کا خیال ہے کہ اس کیلئے افواج پاکستان کوکوئی بڑے سے بڑا قدم اٹھاناپڑے تو اس سے بھی دریغ نہ کیا جائے ۔کیونکہ قوم کا مستقبل دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ جڑا ہوا ہے ۔(میرا مطلب ہرگز مارشل لا ء نہیں ہے )

آرمی چیف نے یہ بھی کہا ہے کہ ''پوری قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ''یہ بیان اس بات کا بھی اظہار کررہا ہے کہ فوج کے خلاف کام کرنے والے عناصر جان لیںکہ قوم ان کے ساتھ نہیں بلکہ افواج ِ پاکستان کے ساتھ ہے ۔یعنی جمہوریت کے نام لیوا وہ افراد جو افواج پاکستان کے خلاف ہیں اور بھارتی فورسز کے حق میں ہیں ۔قوم اُن کے ساتھ قطعاًنہیں ہے ۔یہاں ایک سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نظریہ پاکستان کی مخالفت کرنا کیا ملک دشمنی ہے یا نہیں ۔کیا ایسے لوگوں کے اوپر غداری کامقدمہ قائم کیا جاسکتا ہے یا نہیں ۔پرویز مشرف کے خلاف آئین کی رو گردانی کرنے پر غداری مقدمہ چلایا جا رہا ہے ۔کیا یہ آئین کی خلاف ورزی نہیں ۔کیایہ ملک دشمنی نہیں ۔وہ دشمن جس کے ساتھ چار جنگیں ہو چکی ہیں ۔جو ہمیں تباہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا ۔جو روزنہتے کشمیریوں کی لاشوں کو ٹینکوں تلے روندتا ہے ۔جس نے بلوچستان میں آگ لگائی ۔ وزیرستان میں طالبان کو ڈالرز اور اسلحہ فراہم کیا ۔جب بھارتی فوجی آفسرگلبھوشن پاکستان میںدہشت گردی کی بے شمار وارداتوں کا اعتراف کرچکا ہے تو ایسے میں جو اچکزئی کا بیان ہے کیا کسی قانون کی زد میں آتاہے یا نہیں؟ ۔میرے خیال تو نیشنل ایکشن پلان کے اہداف میں یہ بھی شامل تھا کہ ایسی گفتگو جو دہشت گردوں کے مفادمیں ہو۔ قابل سزا قرار دی جائے گی۔مگراہلیان ِ اقتدار کیلئے اس پر عمل درآمد کیسے ممکن تھا ۔فوجی عدالتوں کا قیام بھی نیشنل ایکشن پلان کاحصہ تھا مگروفاق اورصوبوں کی طرف سے ان عدالتوں میں اتنے کم کیس بھیجے گئے کہ یہ عدالت گاہیں تقریباً ویران ہی رہیں ۔ان عدالتوں میں ابھی تک صرف انہی دہشت گردون کو سزائیں ملی ہیں جنہوں نے ہمارے فوجی بھائیوں کو شہید کیا یا ان کے بچوں کو۔عام شہریوں کو شہید والے دہشت گردوں کو ابھی سزائے موت نہیں دی گئی ۔مسلح گروپوں کے خلاف کوئی واضح کاروائی نہیں ہوئی۔ابھی تک وہ اسی طرح موجودہ ہیں بلکہ ریلیاں نکال رہے ہیں ۔نیکٹا کہیں دکھائی ہی نہیں دی ۔ دہشت گردوں کو فنڈنگ کی فراہمی روکنا بھی اسی پلان کا حصہ تھامگر اس میں کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہوسکا۔غیر ملکی فنڈنگ ابھی دہشت گردوںکو مل رہی ہے ۔اس کے شواہد بھی موجود ہیں ۔اگرچہ سٹیٹ بنک نے بہت سے اکاونٹ منجمد کئے تھے مگرحالات و واقعات یہی بتاتے ہیں کہ ابھی تک دہشت گردوں کیلئے ڈالروں کے پھاٹک کھلے ہوئے ہیں اور افغانستان تمام ایسے دہشت گردوں کیلئے جنت بنا ہوا ہے ۔ہاں درود شریف کی محفلوں وغیرہ میں لاوڈ سپیکر کے استعمال پر پھرپور پابندی کرائی گئی۔ہزاروں ایف آئی آر درج کرا دی گئیں ۔مگر لال مسجداور جامعہ حفضہ جیسے اداروں کی طرف کسی نے رخ نہیں کیا ۔شہروں میں چھپے دہشتگردوں کے سلیپر سلز کا خاتمہ بھی نہیں کیا جاسکا،پنجاب میں تمام دہشت گرد تنظیمیں نام بدل بدل کر کام کررہی ہیں ۔اگرچہ یہ بات بہت خوفناک ہے مگر مجھے کہنی ہے کہ ابھی تک افواجِ پاکستان کے اندر دہشت گردوں کے حمایتی بھی موجود ہیں ۔مکمل طور پر وہاںبھی تطہیر کا کام نہیں ہوسکا ۔پچھلے دنوں ایک دہشت گردوں کے حمایت یافتہ مولوی کو فوجیوں کے ایک ادارے میں تقریرکیلئے بلایا گیا ۔ ایسے لوگوں کی نشان دہی کرنا بھی اسی پلان کا کام تھا۔اگرچہ حکمران کہہ رہے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان کے بیس نکات میں سے صرف آٹھ سست روی کا شکار ہوئے ہیں ۔ بارہ نکات پر بھرپور کام ہوا ہے مگر یہ بات بھی حقیقت کے خلاف ہے کہ کیونکہ جس کام کیلئے اربوں روپے کے فنڈ زکی ضرورت تھی وہاں چند کروڑ دئیے گئے اور چوہدری نثار تو یہاں تک کہہ گئے کہ بیس میں سے پندرہ نکات پر عمل درآمد ہوا ہے ۔ حیرت ہے ممکن ہے آسمانوں سے فرشتے آئے ہوںاور عمل در آمد کردیا ہو۔ بہر حال یہ بات خود آرمی چیف کو کہنا پڑی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان ناکام رہا ہے۔میرے خیال میں عوام بہتر سمجھتے ہیں کہ کون درست کہہ رہا ہے اور کون غلط ۔بہر حال دعویٰ دونوں قوتوں کا ہے کہ قوم ہمارے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے ۔اس وقت اپنی کیفیت وہی ہے جیسا کسی شاعر نے کہا تھا کہ'' رخِ روشن کے آگے شمع رکھ کر وہ یہ کہتے ہیں۔۔ ادھر جاتا ہے دیکھیں، یا اِدھر پروانہ آتا ہے''پروانہ پاکستانی قوم ہے اور پروانہ قسمت میں جل جانا ہوتا ہے ۔

061 — مژگاں تو کھول عشق کو سیلاب لے گیا

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-061 | ↑ فہرست

مژگاں تو کھول عشق کو سیلاب لے گیا

====================

مژگاں تو کھول عشق کو سیلاب لے گیا

برمنگھم میں ہونے والی پانی کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس میںوارک یونیورسٹی کی ایک پروفیسر نے کہا تھاپانی کا تنازعہ برصغیر میں ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے ۔ابھی تکاگرچہ اس الزام کی حیثیت متعین نہیں ہو سکی کہ پاکستان میں آنے والے سیلابوںمیں بھارت کاکردار ہے یا نہیںکیونکہ موسمی تغیرات کو اکیسویں صدی کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا جارہا ہے ۔لیکن یہ بات طے ہے کہ بھارت نے جب دریاﺅں میں پانی چھوڑا اس کی اطلاع پاکستان کو نہیں دی یقینااس عمل کو بھارت کی طرف سے آبی جارحیت قرار دیا جاسکتا ہے مگر جہاں بارودی جارحیت شروع ہو وہاں آبی جارحیت کی کیا حیثیت ۔ اگرچہ بھارت میںپاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے عید کے موقع پر کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری آرہی ہے مگراس موضوع پرسی این این کی تازہ ترین رپورٹ جو ڈاکٹر اقتدار چیمہ کی پیش کردہ ہے۔اس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ نواز شریف اور نریندر مودی کی تجدیدِ محبت کی کوشش بے سود ثابت ہوئی ہے ۔

سیلاب کا پانی سب کچھ بہا کر لے گیا ہے ۔بی بی سی کے تجزیہ نگاروں کا بھی یہی کہنا ہے کہ نواز مودی ملاقات سے جو روشنی کی کرن اٹھی تھی وہ دم توڑ گئی ہے۔پاکستانی سرحدی علاقوں میں بھارتی اشتعال انگیزی کا معانئہ کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم پر بھارتی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ” پاکستان پہلے بھی اس مبصر گروپ سے کئی مرتبہ احتجاج کر چکا ہے ۔دراصل اس مبصر گروپ کی کوئی حیثیت ہی نہیں۔ بھارت اسے تسلیم ہی نہیں کرتا ،شملہ معاہدہ یہ طے کرلیا گیا تھا کہ جنگ بندی میں فوجی مبصروں کو شامل نہیں کیا جائے گا۔“بلا اشتعال فائرنگ کو پاکستان نےاوفا سمجھوتے کی خلاف ورزی قراردیا ۔اوفا سمجھوتے کیا ہے اس کی خبرتو لوگوں کو اس وقت ہوئی جب علی گیلانی نے دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کی عید ملن پارٹی میں شرکت سے انکار کر دیا۔میں بحیثیت قوم علی گیلانی سے شرمندہ ہوں۔نواز شریف کوبھی اس بات کا احساس ہوچکا ہے کہ امن کی جوآشا ان کے من میں مچلتی ہے ۔مودی سرکار کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں۔منموہن سنگھ نے جب کہا تھا کہ بھارت کا مستقبل پاکستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے تو تجزیہ نگاروں نے منموہن کی سیاست کے خاتمے کا اعلان کردیا تھا۔بھارت میں وہ طاقتیں بہت زیادہ مضبوط ہیں جوپاک بھارت کے درمیان امن کی آشا کوپنپتے نہیں دیکھ سکتیں۔

دراصل یہ وہ لوگ ہیں جو نظریاتی اعتبار سے” دھرتی پوجا“پر یقین رکھتے ہیںاورپاکستان اور بھارت کی ”تہذیبی اکائی “ کے قائل ہیں ان کے نزدیک دھرتی ہی تہذیب و ثقافت کی ماں ہوتی ہے۔جغرافیے ہی کلچر کو جنم دیتے ہیں۔اس لئے اس برصغیر کی تقسیم کو صرف دھرتی ماں کی تقسیم ہی نہیں تہذیب و ثقافت کی بھی بندر بانٹ ہے۔کئی پاکستانی دانشور بھی ایسے نظریات کے حامل ہیں ۔جنہوںنے اردو شاعری کے پس منظر کو زمین کے ساتھ جوڑنے کیلئے دراوڑی مادر سری معاشرت پر خاصا کام کیا۔حالانکہ یہ برہنہ سچ ہے کہ اردو شاعری کا دھرتی ماتا سے کوئی واسطہ نہیں۔ یہ خالصتاً اسلامی پس منظر رکھنے والی مردانہ معاشرہ کی ایک تخلیق ہے اور اس کے دامن سے اگرسے ولی ،میر ، غالب اور اقبال نکال دیا جائے تو باقی کیا رہ جاتا ہے۔ ان چار شاعروں کے پس منظر میں مسلمانوں کے نظریات،تہذیب و تمدن ، ثقافت اورمسلم اساطیر کے علاوہ کوئی شے ہے ہی نہیں۔

اسی سبب پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات اچھے ہوں یا برے ایک سرد جنگ مسلسل جاری چلی آرہی ہے۔بھارت نے ابھی دل سے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا اور شاید پاکستان کے کچھ مسلمان بھی یہی سمجھتے ہیں کہ بھارت وہ ملک ہے جس پر ہم نے ہزار سال حکومت کی ، اس پر حکومت کرنا اب بھی ہمارا حق ہے۔یہ وہ مسلمان ہیں جو قیام پاکستان کے صرف اس لئے مخالف تھے کہ ان کا پورے برصغیر پر دوبارہ حکمرانی کا خواب چکنا چور ہو رہا تھا۔دہلی کے لال قلعے پر پاکستان کا جھنڈا لہرانے والے اور دھرتی ماتا کی اکائی پر بضد رہنے والے دونوںتقریباً تقریباً ایک طرح کے لوگ ہیں ۔

یہ خاصی پرانی بات ہے ۔اس وقت میں لاہور رہا کرتا تھا ایک مرتبہ عطاال ´حق قاسمی ، شہزاد احمد، امجد اسلام امجد ، حسن رضوی اور میں کشمیری مجاہدین کے کیمپوں میں دورہ کرنے آزاد کشمیر گئے ۔کچھ خاص دوستوں نے اس خاص دورے کا اہتمام کیا تھا۔لاہور سے بائی ایئر اسلام آباد پہنچے ۔وہاں سے مظفر آباد ایک چھوٹے سے جہاز گئے جسے متفقہ طور پر فضائی لدھڑ قرار دیا گیا۔وہاں ہم مجاہدین کے کیمپوں میں گئے ۔مجاہدوں اور ان کے رہنماﺅں سے ملے۔واپسی پر کوئی شخص بھی ”فضائی لدھڑ“ پر بیٹھنے کےلئے تیار نہیں تھا ۔سو ہم بذریعہ روڈ واپس اسلام آباد آئے ۔جب ہم مظفر آباد سے نکلے تو کوہالہ روڈ پر ہر موڑ یہی نعرہ لکھا ہوا تھا ”جنگ رہے گی جنگ رہے گی ۔امریکہ کی بربادی تک“اس نعرے کو پڑھ کر شہزاد احمد نے حیرت سے کہا ”یہ نوجوان سری نگرتو پہنچ نہیں سکے ۔واشنگٹن کیسے جائیں گے ۔اٹھارہ گھنٹے کی ڈائریکٹ فلائٹ ہے۔راستے میں رک کر جہاز کوتیل بھی لینا پڑتا ہے ۔بہر کیف ۔ یہ بات طے ہے کہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ۔اور پھر انڈیا اور پاکستان کی جنگ ( ایٹمی جنگ) کا تو تصور کرنے والوں کو بھی ذہنی مریض سمجھا جانا چاہئے مگر کیا کیا جائے کہ ان ذہنی مریضوں کی تعدادپاکستان سے بھارت میں زیادہ ہے۔

پھر اس وقت بھارت کےلئے پاک چین راہداری ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے ۔وہ اسے ہر حال سبوتاز کرنا چاہتا ہے۔اور اس سے سلسلے ہمارے کئی دوست ممالک بھی اس کے ہمقدم ہیں لطف کی بات یہ ہے کہ اس سلسلے میںبھارت کا ساتھ دینے والے کچھ لوگ پاکستان میں بھی موجود ہیں ۔اس معاہدہ کے بعد میں نے یہ جملہ اپنے کانوں سے سنا ہے کہ کہ پاکستان پہلے امریکہ کی کالونی تھا اب چین کی کالونی بننے والا ہے ۔میرے خیال میں تو بھارت کو ایک بین الاقوامی طاقت طور پر ابھرنے کےلئے پاکستان دوستی کرلینی چاہئے تھی اسی میں دونوں ممالک کا فائدہ تھا۔یہ کل کی ہی بات ہے جب بھارت نے مغرب کے کچھ مقتدر حلقوںکواس مقصدکےلئے استعمال کیا تھا ۔انہوںنے پاکستانی اشرافیہ کو اقتصادی فوائد بتا کربھارتی شرائط پر بھارت سے دوستی پرآمادہ کرنے کی کوشش کی تھی اور پاکستانی اشرافیہ نے چاہا بھی تھا مگرنریندر مودی وزیراعظم بن گئے۔

بہر حال ہم پاکستانیوں نے فوری طور پر خشک سالیوں اور سیلابوں کے درمیاں کوئی تباسب پیدا نہ کیا توپھریہی بہتے ہوئے مال مویشی ، گرتے ہوئے کچے مکان ،تباہ حال بستیاں ،اجڑی ہوئی فصلیں ۔پانی کے روندے ہوئے قصبے ہمارا مستقبل ہونگے۔پھر ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

منصور آٖفاق

062 — ایک دن سہیل وڑائچ کے ساتھ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-062 | ↑ فہرست

ایک دن سہیل وڑائچ کے ساتھ

====================

ایک دن سہیل وڑائچ کے ساتھ

مجھے یہ سوچنے کی کوئی ضرورت نہیں کہ سہیل وڑائچ کون ہیں ۔وہ کہاں پیدا ہوا تھے کب پیداہواتھے میرے لئے یہی کافی ہے کہ سہیل وڑائچ ایک سچے انسان ہیں اور انسانوں کے اس عالمگیر خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جن کے دل دھڑکتے ہیں ۔جن کی آنکھیں دوسروں کے درد پر نم ہوتی ہیں ۔جو ہمیشہ صبحوں کے خواب دیکھتے ہیں ۔جن کے قلم سے روشنی نکلتی ہے ۔

سہیل وڑائچ کے متعلق کچھ لکھتے ہوئے مجھے ایک چھوٹا سا بچہ گالف ریڈ مائر یاد آگیا ۔بہت سال پہلے بنجمن فرینکلن پر مختصر سے مختصر مضمون لکھنے کاعالمی مقابلہ فرینکلن لائبریری والوں نے منعقد کرایا تھاجس میں فرٹے دی سکاٹ کے مضمون کو سب سے بہتر قرار دیا گیااس میں بس یہی دوچار جملے تھے:.

’’میں تمام رات بنجمن فرینکلن پر مضمون لکھنے کی کوشش کرتا رہااور صبح اٹھ کر جب میں اپنے گھر کے لان آیاتو میں نے دیکھا کہ میرا بیٹا گالف ریڈمائر ادھر ادھر بھاگتا پھر رہا ہے وہ اپنی مٹھی بند کرتا ہے اور پھر کھول دیتا ہے۔میں نے اس سے پوچھا کہ یہ کیا کر رہے ہو ۔تو کہنے لگا۔ڈیڈ میں سورج کی شعاعوں کو قید کر رہا ہوں ۔سورج کی شعاعوں نے تو کب قید ہونا تھامگر میری سمجھ میں آگیا کہ بنجمن کی ہزار پہلو شخصیت پر کچھ لکھناسورج کی کرنوں کو مٹھی میں بند کرنے کے مترادف ہے۔میرا قلم رک گیااور میں نے قلم سے کالے نیلے کیے ہوئے رات والے تمام کاغذ پھاڑ دئیے ۔

سہیل وڑائچ پر کچھ لکھتے ہوئے چند لمحوں کیلئے مجھے یہی احساس ہوا کہ اِس سورج کی ہشت پہلو شخصیت پر کچھ لکھنا اس کی کرنوں میں مٹھی میں قید کر لینے کے مترادف ہے ۔وہ ایک باکمال نثر نگار ہیں۔ایک بے مثال صحافی ہیں ۔ ایک لاجواب اینکر پرسن ہیں ۔سیاسی تجزیوں میں حرفِ آخر سمجھے جاتے ہیں۔پاکستان کی سیاست پر ان سے زیادہ گہری نظر کسی اور صحافی نہیں۔انہوںنے ’’قاتل کون ‘‘ اور ’’غدار کون‘‘ جیسی لافافی کتابیں تاریخ کے سپرد کی ہیں۔وہ ایک اعلی درجے کا اداکاربھی ہیں ۔جس پر پی ایچ ڈی کا تھیسز ہوسکتاہے ۔انہوں نے جیسے اداکاری اور حقیقت یعنی اصل اور نقل کو آپس میں ہم آغوش کیا ہے اس کی پہلے کوئی مثال کہیں نہیںملتی ۔مگر چند لمحوں کے بعد میں اِس کیفیت سے نکل آیا اورمیں نے سوچا کہ ایک اداکار یا ایک صحافی کی کیا حیثیت ہوتی ہے پاکستان میں کئی بڑے بڑے صحافی اور اداکار پیدا ہوئے اور مر گئے آج انہیں کوئی جانتا ہی نہیں۔پھر میں نے اپنی اِن دونوں کیفیات کا تجزیہ کیا ۔تو مجھے لگا کہ میرا پہلا تجزیہ ایک برطانوی شہری کا تجزیہ تھاجس کے نزدیک کسی کا بڑا صحافی یا بے کمال اداکار ہونا بہت بڑی بات ہے اور دوسرا تجزیہ اُس پاکستانی کا تجزیہ ہے ۔جس کا تعلق میانوالی سے ہے جس کی نظر میں اداکار یُ اُس بازار کوئی شے ہے اور صحافیوں کی مثال ان سگانِ آوارہ کی ہے جودکانِ اقتدار کے باہر ہڈیوں کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں ۔یقین کیجئے مجھے کئی پاکستانی دوست سہیل وڑائچ کے متعلق کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ یار سہیل وڑائچ اپنے قلم کی تمام تر بڑائی اداکاری کے کھڈے میں کیوںپھینک رہے ہیں انہیں عزت راس کیوں نہیں آتی ۔ اور میں انہیں سمجھانے کی ناکام کوشش کرتا ہوں کہ عزت و ذلت کے یہ معیارجاہلیت کے سوا اور کچھ نہیں ہیں ۔اداکار ہونا بھی کسی طرح قلمکار ہونے سے کم نہیں۔

سہیل وڑائچ کو جاننے والے ان کے بارے میںکہتے ہیں کہ وہ رازوں بھراایساخزانہ ہیں۔جس کے دروازے پر خاموشی سانپ پہرا دے رہا ہے ان کے سینے میں نجانے کیا کیاموجود ہے ۔بے شک جس تحقیق اور جستجو سے سہیل ورائچ کام کرتے ہیں وہ انسانوں کو ان دیکھے خزانوں تک ہی لے جاتی ہے ۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے حوالے سے سہیل وڑائچ کی ضخیم کتاب’’ قاتل کون‘‘ پڑھ کر اندازہ ہوجاتا ہے کہ محترمہ کا قاتل کون ہے مگر پوری کتاب میں سہیل وڑائچ نے صرف حقائق بیاں کئے ہیں کوئی فیصلہ نہیں دیا کیونکہ فیصلہ دینا افتخار محمد چوہدری کا کام ہے اور قوم انتظار میں ہے ۔

سہیل وڑائچ کی ایک اور کتاب ’’غدار کون ‘‘بھی اس وقت عدالت عالیہ کے کٹہرے میں ہے ۔اگرچہ عوام فیصلہ دے چکی ہے مگر عدالت کا فیصلہ ابھی باقی ہے کہ غدار کون ہے ۔ پرویز مشرف اور یا نواز شریف ۔اگر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت فیصلہ ہوگیا تو عدالتی طور پر بھی یہ طے پا جائے گا کہ غدار کون تھا ۔ویسے اس بات کو امکانات بہت کم ہے ۔ میں نے اس کتاب کابہت گہری نظر مطالعہ کیا ہے اورتمام تر تحفظات کے باوجود سمجھتا ہوں کہ یہ وہ کتاب ہے جو نواز شریف کوایک لیڈر کی حیثیت سے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رکھے گی ۔

سہیل وڑائچ ان دنوں برطانیہ آیا ہوئے ہیں اور باہو اکیڈمی فار ہیومینسٹک انڈرسٹینڈنگ ﴿bahu﴾کا مہمان ہیں ان کے اعزاز میں کئی تقریبات رکھی گئی ہیں۔لندن میں اس کی میزبانی کے فرائض احسان شاہد نے ادا کرنے ہیں۔نوٹنگھم میں مسلم ہینڈ کے سربراہ لخت حسین نے اس کے اعزاز میںاستقبالیہ تقریب رکھی ہے۔بریڈفورڈ میں بریڈفورڈ جم خانہ کے اے ڈی انجم اور خواجہ وحید استقبال کا بندوبست کیا ہے ۔ مانچسٹر میں طاہر چوہدری کچھ بپا کر رہے ہیں ۔برمنگھم میں باہو اکیڈمی کے زیر اہتمام ’’ایک دن سہیل وڑائچ کے ساتھ ‘‘گزارا جائیگا ۔اس دن کا بندوبست پیرسلطان نیاز الحسن قادری اور پیر سلطان فیاض الحسن قادری نے کیا ہے ۔یقینا یہ ہفتہ جو اہل برطانیہ سہیل وڑانچ کے ساتھ گزار رہے ہیں ۔اس میں سہیل وڑائچ کو ہرطرف سے صرف پاکستان کے متعلق فکرمندی کی گفتگو ہی سنائی دیگی سوال ہی سوال ملیں گے ۔سلگتے ہوئے سوال۔میں انہی سوالوں پر اپنی بات کا اختتام کرتا ہوں کہ سہیل وڑانچ صاحب یہ بتائیے کہ’’دھیرے دھیرے آگے بڑھتی ہوئی زندگی کا نام ہی پاکستان کیوںہے۔وہاں وقت کیوںپتھرایاہواہے۔زمین و آسماں کی گردشیں کیوں رکی ہوئی ہیں۔موسموں کے دریاکس لئے جمے ہوئے ہیں ۔بصارتوں میںکس نے سلائیاں پھیردی ہیں ۔ سماعتوں میںکس نے سیسہ بھردیاہے۔آوازوں میں کیوں سناٹے گونج رہے ہیں ۔ تعبیروں سے محروم خوابوں کے ہجوم کس لئے آنکھوں سے چپک کر رہ گئے ہیں ۔پاکستان کیوں مردہ منظروں کی ایک فلم بن چکا ہے۔ اڑتی ہوئی راکھ کے بگولے ۔فاسفورس بموں میں جلی ہوئی مسجدیں۔دورتک پھیلی ہوئی قبریں۔خودکش بمباروں کے طشت میں رکھے ہوئے سر۔چٹانوں پر کھدے ہوئے موت کے نقشِ پا۔نمازیوں کے چہروں کے خوفزدہ کتبے۔امید کے پرندوں کی کرلاہٹیں۔تپتی ہوئی ریت میں گم ہوتے ہوئے آسمان کے آنسو۔جمہوریت کے ایوانوں میں ہوتا ہوا پتلی تماشا۔کیوں یہی پاکستان کا ماضی اور حال بن کر رہ گیا ہے ۔سہیل وڑائچ صاحب مایوسی کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں کوئی امید کا چراغ چلائیے.

﴿یہ مضمون مسلم ہینڈ کے زیر اہتمام برمنگھم میں ہونے والی تقریب میں پڑھا گیا﴾

063 — گردی کی دہشت

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-063 | ↑ فہرست

گردی کی دہشت

====================

گردی کی دہشت

سب سے پہلے میں نے جس” گردی “کا نام سنا تھا وہ غنڈا گردی تھی۔میرے بستے میں بہت سارے قلم تھے ان میں سے ایک قلم ایک لڑکے مجھ سے زبردستی لے لیا تھا۔میں نے کلاس ٹیچر سے شکایت کی ۔اس نے مجھے قلم تو واپس نہیں دلایا تھامگر اس لڑکے کو ڈانتے ہوئے کہا تھا ”دیکھوہیڈ ماسٹر کے بیٹے ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ تم سکول میں غنڈا گردی کرو۔پھر ایک دن کافی دیر سے گھر گیاتو امی نے کہا ”کہاں آوارہ گردی کرتے رہے ہو۔یوں دوسری ”گردی “سے آشنائی ہوئی۔یہ آشنائی بہت دیر تک رہی ۔یعنی میں خاصا آوارہ گرد بچہ تھا۔کافی عرصہ تک زندگی انہی دو گردیوں کی ارد گرد گھومتی رہی ۔ پھر ایک دن ابو سے لاہور جانے کی اجازت مانگی تو کہنے لگے ”ابھی تیری عمر نہیں ”جہاں گردی “ کی ۔ یوں تیسری ”گردی سے میل ملاقات ہوئی ۔پھر جب شاعری کا وائرس مکمل طور پر روح و بدن میں پھیل گیاتو گردیوں کی بہار لگ گئی ۔دشت گردی ، کوچہ گردی ، شہر گردی ، ملال گردی ، میر تقی میر سے آنکھیں ملیں تو ”ہرزہ گردی “ تک پہنچ گئے

موقوف ہرزہ گردی نہیں کچھ قلندری زنجیرِ سر اتار کے زنجیرِ پا کرو

اور پھر ایک دن دہشت گردی علیک سلیک ہوگئی اور ایسی ہوئی کہ دل کو اور ”گردی یادہی نہ رہی ۔جس گلی گئے وہاں اِسی ”گردی“ کی گرد اڑ رہی تھی ۔یہ گردی اپنے ساتھ نئی نئی چیزیں لے آئی ۔خودکُش جیکٹیںجسم پر سجنے لگیں ۔بم کسی کے پاﺅں تلے دکھائی دینے لگے اور ریموٹ کسی کے ہاتھ میں ۔مسجدوں میں اِسی ”گردی “ مناظرے ہونے لگی ۔ کسی نے کہا کہ اسلام میں اِس گردی کی اجازت ہے ۔کسی نے اسے غیر اسلامی قرار دیا۔دانشور اِس ”گردی “ کتابیں لکھنے لگے ۔فلمیں بننے لگیں ۔بلکہ گیتوں تک آ گئی (تیرے بدن کی دہشت گردی بلے بلے )یقین کیجئے کہ پچھلے کچھ سالوں میں دہشت گردی کی اصطلاح میں نے کچھ اتنی بار سنی ہے ، اتنی بارپڑھی ہے ، اتنی بارلکھی ہے کہ اب ایسا لگتا ہے جیسے گردی کا لفظ تخلیق ہی دہشت کےلئے ہوا تھا۔ہرداستان گوکے ہونٹوں میں بس کسی نہ کسی دہشت گردی کی داستان گونج رہی ہے۔

تہذیبی دہشت گردی،تعلیمی دہشت گردی،مذہبی دہشت گردی،لسانی دہشت گردی،سیاسی دہشت گردی،اقتصادی دہشت گردی ،سرکاری دہشت گردی ،صحافتی دہشت گردی ، عدالتی دہشت گردی ، بین الاقوامی دہشت گردی ،کرپشن کی دہشت گردی ، پتہ نہیں کتنی قسموںکی دہشت گردیوں سے ہر روز صاحب سلامت ہوجاتی ہے۔کوئی اِدھر سے آتی ہے ۔کوئی اُدھر سے جاتی ہے ۔کوئی دھماکے کی آواز کے ساتھ کانوں کوپھاڑتی ہوئی ذہن کے بالکل قریب سے گزر جاتی ہے ۔کوئی ٹیلی ویژن کی سکرین سے نکلتی ہے اور بستر میں درآتی ہے۔سوچ رہا تھا کہ آئندہ کا مورخ اس عہد کو عہدِ دہشت گردی ہی لکھے گا مگرپھر یاد آگیا کہ لمحہ ءموجود کی مقبول ترین شخصیت راحیل شریف ابھی موجود ہیں جنہوںنے ہر طرح کی دہشت گردی ختم کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے ۔پھر خیال آیا کہ ضرب عضب کی کامیابی سے انکار ممکن نہیں۔پھر دماغ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو آئین کا حصہ تسلیم کرلیا ہے۔ پھر خبر آئی کہ وفاق اور پنجاب کے بعد سندھ بلوچستان اور صوبہ پختون خواہ بھی آرٹیکل 245کا نفاذ ہونے والا ہے ۔

یعنی بس ابھی دوچار دن میں آئینی فوجی عدالتیںہر طرح کے دہشت گردوں کے خلاف فیصلے سناسکیں گی ۔اللہ اللہ معروف ماڈل ایان علی کیس بھی انہی بندوق بکف عدالتوں میں جائے گا۔سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہیدوں اور زخمیوں کی پکار بھی جی ایچ کیو کی دیواروں میںگونجے گی ۔ اندھیروں اور لٹیروں کی چیخیں سنائی دیں گی ۔سٹریٹ لائٹس بجھانے والے کھمبوں سے لٹکیںگے ۔ایک اور سابق صدر دبئی سے واپس پاکستان آئے گا۔برطانیہ سے بھی کچھ لوگ آئیں گے یا کچھ لوگوں کے بدلے میںلائے جائیں گے۔وہ جو روشنی لے کر چراغوں کو بجھا دیتے تھے ان کی پڑتال ہوگی ۔

وہ جو سوچتے تھے کہ ان کی باری نہیں آسکتی ۔ان کے قلعوں کی فصیلیں فوجی منجیقوںکے گولے نہیں توڑ سکتے ۔وہ اپنی پناہ گاہوں میں محفوظ ہیں،کیونکہ فوجی عدالتیں صرف وہی کیس سن سکتی ہیں جو انہیں وفاق کی طرف سے بھیجے جائیں۔بظاہر ایسا ہی ہے مگر حقیقت میںکچھ اور ہے ۔ آرٹیکل 245کے نفاذ کے بعد اس بات کی ضرورت ہی نہیں رہ جاتی ۔وہ آرٹیکل فوج کوجتنے اختیارات دیتا ہے اس پر کسی دھیان ہی نہیں دیااگرچہ یہ خطرناک سابق صدر آصف علی زرداری بھانپ لی تھی مگر کچھ نہیں کرسکے تھے کیونکہ نواز شریف اُن سے زیادہ ذہین واقع ہوئے ہیں ۔وہ سمجھتے ہیں راحیل شریف جو کچھ کر رہے ہیں وہی وقت کی ضرورت ہے اور راحیل شریف کی پوری توجہ مذہبی و لسانی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ کرپشن کی دہشت گردی کی طرف ہے ۔ان کی طرف دو فوجی جرنیلوں کوکوپشن پر سزااس بات کا پیغام ہے کہ کسی کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔ہر طرح کی ”گردی “ گرفت میں آنے والی ہے

064 — عمران خان کی دلجوئی کےلئے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-064 | ↑ فہرست

عمران خان کی دلجوئی کےلئے

====================

عمران خان کی دلجوئی کےلئے

عمران خان صاحب ِ مطالعہ شخص ہیں مگرانہوں نے زیادہ تر کتابیں انگریزی زبان میں لکھی ہوئی پڑھی ہیں۔مجھے یقین ہے میں اس وقت عمران خان کو جس تحریر کی طرف متوجہ کرنا چاہ رہا ہوں وہ ان کی نظر سے پہلے نہیں گزری ہوگی ۔اور یہ توقع بھی ہے کہ یہ تحریر انصاف پران کے غیرفانی اعتماد کواور تروتازہ کردے گی ۔وہ ایک نئی امنگ ، ایک نئی جستجو ،ایک نئے ولولے اور نئے پاکستان کے ایک نئے خواب کے ساتھ گھر سے باہر نکلیں گے یہ پیراگراف میں نے ابوالکلام آزاد کی کتاب ”قولِ فیصل “ سے لئے ہیں ۔جو ایک مقدمے کے احوال پر مبنی ہے۔ ابوالکلام آزاد لکھتے ہیں

”عدالت گاہوں نے سب سے زیادہ آسان اور بے خطا ہتھیار کا کام دیا ہے۔ عدالت کا اختیار ایک طاقت ہے اور وہ انصاف اور نا انصافی، دونوں کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ منصف گورنمنٹ کے ہاتھ میں وہ عدل اور حق کا سب سے بہتر ذریعہ ہے لیکن جابر اور مستبد حکومتوں کے لیے اس سے بڑھ کر انتقام اور نا انصافی کا کوئی آلہ بھی نہیں۔

تاریخِ عالم کی سب سے بڑی نا انصافیاں میدانِ جنگ کے بعد عدالت کے ایوانوں ہی میں ہوئی ہیں۔ دنیا کے مقدس بانیانِ مذہب سے لیکر سائنس کے محققین اور مکتشفین تک، کوئی پاک اور حق پسند جماعت نہیں ہے جو مجرموں کی طرح عدالت کے سامنے کھڑی نہ کی گئی ہو۔ بلاشبہ زمانے کے کے انقلاب سے عہدِ قدیم کی بہت سی برائیاں مٹ گئیں۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ اب دنیا میں دوسری صدی عیسوی کی خوفناک رومی عدالتیں اور ازمنہ متوسط (مڈل ایجز) کی پراسرار "انکویزیشن" وجود نہیں رکھتیں، لیکن میں یہ ماننے کے لیے تیار نہیں کہ جو جذبات ان عدالتوں میں کام کرتے تھے، ان سے بھی ہمارے زمانے کو نجات مل گئی ہے۔ وہ عمارتیں ضرور گرا دی گئیں جن کے اندر خوفناک اسرار بند تھے لیکن ان دلوں کو کون بدل سکتا ہے جو انسانی خود غرضی اور نا انصاف کے خوفناک رازوں کا دفینہ ہیں ؟

عدالت کی نا انصافیوں کی فہرست بڑی ہی طولانی ہے۔ تاریخ آج تک اس کے ماتم سے فارغ نہ ہو سکی۔ ہم اس میں حضرت مسیح جیسے پاک انسان کو دیکھتے ہیں جو اپنے عہد کی اجنبی عدالت کے سامنے چوروں کے ساتھ کھڑے کئے گئے۔ ہم کو اس میں سقراط نظر آتا ہے، جس کو صرف اس لیے زہر کا پیالہ پینا پڑا کہ وہ اپنے ملک کا سب سے زیادہ سچا انسان تھا۔ ہم کو اس میں فلورنس کے فدا کارِ حقیقت گلیلیو کا نام بھی ملتا ہے، جو اپنی معلومات و مشاہدات کو اس لیے جھٹلا نہ سکا کہ وقت کی عدالت کے نزدیک انکا اظہار جرم تھا۔ میں نے حضرت مسیح کو انسان کہا، کیونکہ میرے اعتقاد میں وہ ایک مقدس انسان تھے جو نیکی اور محبت کا آسمانی پیام لیکر آئے تھے، لیکن کروڑوں انسانوں کے اعتقاد میں تو وہ اس سے بھی بڑھ کر ہیں ؟ تاہم یہ مجرموں کا کٹہرا کیسی عجیب مگر عظیم الشان جگہ ہے جہاں سب سے اچھے اور سب سے ب ±رے، دونوں طرح کے آدمی کھڑے کئے جاتے ہیں ؟ اتنی بڑی ہستی کے لیے بھی یہ ناموزوں جگہ نہیں !

دنیا میں نیکی کی طرح برائی بھی زندہ رہنا چاہتی ہے، وہ خود کتنی ہی قابلِ ملامت ہو لیکن زندگی کی خواہش کو قابلِ ملامت نہیں۔ ۔ برائی میں کم و کیفیت کے اعتبار سے تقسیم کی جا سکتی ہے لیکن حسنِ قبح کے اعتبار سے اس کی ایک ہی قسم ہے۔ یعنی اس اعتبار سے تقسیم ہو سکتی ہے کہ وہ کتنی اور کیسی ہے ؟ اس اعتبار سے نہیں ہو سکتی کہ وہ اچھی ہے یا بری ہے ؟ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ "زیادہ بری چوری" اور "کم بری چوری" لیکن یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ "اچھی چوری" اور "بری چوری"؟

منصور عباسی ایک دن کعبہ کا طواف کر رہا تھا۔ آواز آئی کہ کوئی شخص دعا مانگ رہا ہے۔ " خدایا! میں تیرے آگے فریاد کرتا ہوں۔ ظلم غالب آ گیا ہے اور حق اور حقداروں کے درمیان روگ بن گیا ہے۔ " منصور نے اس شخص کو بلا کر پوچھا۔ "وہ کون ہے جس کا ظلم روگ بن گیا ہے ؟" کہا: "تیرا وجود اور تیری حکومت!

میں جانتا ہوں کہ گورنمنٹ فرشتہ کی طرح معصوم ہونے کا دعویٰ رکھتی ہے کیونکہ اس نے خطاو ¿ں کے اقرار سے ہمیشہ انکار کیا، لیکن مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ اس نے مسیح ہونے کا کبھی دعویٰ نہیں کیا۔ پھر میں کیوں امید کروں کہ وہ اپنے مخالفوں کو پیار کرے گی؟ وہ تو وہی کرے گی جو کر رہی ہے اور جو ہمیشہ استبداد نے آزادی کے مقابلہ میں کیا ہے۔ پس یہ ایک ایسا قدرتی معاملہ ہے جس میں دونوں فریق کے لیے شکوہ و شکایت کا کوئی موقع نہیں۔ دونوں کو اپنا اپنا کام کئے جانا چاہئے۔

میرا اعتقاد ہے کہ آزاد رہنا ہر فرد اور ہر قوم کا پیدائشی حق ہے۔ کوئی انسان یا انسانوں کی گھڑی ہوئی بیوروکریسی یہ حق نہیں رکھتی کہ خدا کے بندوں کو اپنا محکوم بنائے۔ محکومی اور غلامی کے لیے کیسے ہی خوش نما نام کیوں نہ رکھ لیے جائیں لیکن وہ غلامی ہی ہے اور خدا کی مرضی اور اس کے قانون کے خلاف ہے۔ پس میں موجودہ گورنمنٹ کو جائز حکومت تسلیم نہیں کرتا۔ روس کے عظیم الشان لیو ٹالسٹائی کے لفظوں میں کہوں گا "اگر قیدیوں کو اپنے ووٹ سے اپنا جیلر منتخب کر لینے کا اختیار مل جائے تو اس سے وہ آزاد نہیں ہو جائیں گے۔

آج جو کچھ ہو رہا ہے، اس کا فیصلہ کل ہو گا۔ انصاف باقی رہے گا۔ نا انصافی مٹا دی جائے گی۔ ہم مستقبل کے فیصلہ پر ایمان رکھتے ہیں !۔البتہ یہ قدرتی بات ہے کہ بدلیوں کو دیکھ کر بارش کا انتظار کیا جائے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ موسم نے تبدیلی کی تمام نشانیاں قبول کر لی ہیں۔ افسوس ان آنکھوں پر جو نشانیوں سے انکار کریں !

میرا معاملہ پوری مشینری سے ہے۔ کسی ایک پرزے سے نہیں۔ میں جانتا ہوں کہ جب تک مشین نہیں بدلے گی، پرزے اپنا فعل نہیں بدل سکتے۔ میں اپنا بیان اٹلی کے " قتیل صداقت گارڈینیر برونو" کے لفظوں پر ختم کرتا ہوں، جو میری ہی طرح عدالت کے سامنے کھڑا کیا گیا تھا :"زیادہ سے زیادہ سزا جو دی جا سکتی ہے، بلا تامل دے دو۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ سزا کا حکم لکھتے ہوئے جس قدر جنبش تمہارے دل میں پیدا ہو گی، اس کا عشر عشیر اضطراب بھی سزا سن کر میرے دل کو نہ ہو گا۔" مورخ ہمارے انتظار میں ہے اور مستقبل کب سے ہماری راہ تک رہا ہے۔ اور مستقبل کب سے ہماری راہ تک رہا ہے۔ ہمیں جلد جلد یہاں آنے دو اور تم بھی جلد جلد فیصلہ لکھتے رہو۔ ابھی کچھ دنوں تک یہ کام جاری رہے گا۔ یہاں تک کہ ایک دوسری عدالت کا دروازہ کھل جائے۔ یہ خدا کے قانون کی عدالت ہے۔ وقت اس کا جج ہے۔ وہ فیصلہ لکھے گا اور اسی کا فیصلہ آخری فیصلہ ہو گا!“

065 — پردے کے پیچھے کیا ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-065 | ↑ فہرست

پردے کے پیچھے کیا ہے

====================

پردے کے پیچھے کیا ہے

یہ انیس سو نوے کا واقعہ ہے۔ میں ناروے ،ڈنمارک ، فرانس اور برطانیہ میں مشاعرہ پڑھ کر واپس پاکستان آ رہا تھا۔مانچسٹر ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد کےلئے روانہ ہوئی ۔مجھے کھڑکی کے ساتھ والی سیٹ ملی تھی ۔ میرے ساتھ ایک چودہ پندرہ سال کے لڑکے کی نشست تھی ۔اس کے بعد معمول کے مطابق گزرنے کی جگہ تھی اور اس سے آگے اس کے باپ کی سیٹ تھی۔یعنی پی آئی اے نے باپ بیٹے کے درمیان ایک چھوٹی سی خلیج حائل کردی تھی ۔ تمام سفر میں ا ±س لڑکے ساتھ میری گفتگو جاری رہی۔بڑااچھا لڑکا تھا۔کئی موضوعات پر اس کی معلومات قابلِ رشک تھیں۔خاص طور پریہودیت ، عیسائیت اور اسلام کے بارے میں بہت باتیں جانتا تھا۔ تقریباً میری اس کے ساتھ دوستی ہوگئی تھی۔ ہم جب اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترے تو باپ بیٹا میرے ساتھ تھے ۔ ایئر پورٹ سے باہر آئے تو باپ نے کسی وجہ کے بغیر بیٹے کو بالوں سے پکڑا اور مارنا شروع کردیا ۔ باپ گالیاں دیتے ہوئے کہتا جارہا تھا’ اب بلا اپنے پولیس والوں کو‘۔میں نے اس چھڑانے کی کوشش کی تو دو اور آدمی جو شایدا نہیں لینے آئے ہوئے تھے۔میرے آگے ہوگئے اور مجھے دخل اندازی سے سختی کے ساتھ منع کیا۔خیر معاملہ کچھ ٹھنڈاہوا تو اس کے باپ نے بتایا کہ میں نے اسے ایک دن آوارہ گردی کے سبب اسے تھپڑ مارا تھا جس کے سبب تین دن جیل میں گزارے تھے۔ میں وہاں برطانیہ میں تو اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا تھا۔سو انتظار میں تھا کہ کسی روز تو میرے ساتھ پاکستان جائے گا۔بہرحال یہ واقعہ مجھے اتنا عجیب لگا کہ میں آج تک نہیں بھول سکا۔

میں جب برطانیہ رہائش پذیر ہوا تومیں نے ایک دن غصے کے عالم میں اپنے چھوٹے بیٹے کو تھپڑمار دیا۔ساری رات ماں بیٹے کے چہرے پر مختلف کریمیں لگاتی رہی کہ تھپڑ سے لگنے والا نشان مٹ جائے اور اسے سمجھایا کہ اگر تم نے سکول میں یہ بتایاکہ ابو نے تمہیں تھپڑ مارا ہے تو تمہیںپولیس ہم سے جھین کر لے جائے گی۔

یہ دونوں واقعات ہر پاکستان کےلئے عجیب ہونگے ۔شروع شروع میں مجھے بھی عجیب و غریب لگتے تھے۔ بچوں کے تحفظ کے حوالے برطانوی حکومت کے قوانین یقینا حیرت انگیز ہیں قانو ن کے مطابق آپ سولہ سال سے کم عمر کے بچے کو گھر میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔ کسی مجبوری کے ثبوت کے بغیر بچے کی سکول میں غیرحاضری پر والدین کو جرمانہ تو معمول کی بات ہے ۔اس جرم میں کئی والدین کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی ہے۔یقین کیجئے بچہ اگر سکول میں اداس یا خاموش ہے تو باقاعدہ سکول کی طرف تفتیش شروع کرادی جاتی ہے۔سوشل سروسز کا محکمہ پولیس کو لے کر آپ کے گھر پہنچ جاتا ہے ۔بچے پر ذہنی ،جذباتی، اور جسمانی دباﺅ ڈالنا باقاعدہ جرم ہے۔

جہاں تک بچوں کے ساتھ جسمانی زیادتی کا تعلق ہے تو برطانیہ میں بھی ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔مگر حکومت نے بچوں کے تحفظ کےلئے قانون بنانے اور ان پر عمل در آمد کر نے میں کوئی کمی چھوڑی نہیں ۔یورپ اور امریکہ میں کسی بھی شخص کو بچوں سے متعلقہ اداروںمیں اس وقت تک ملازمت نہیں مل سکتی جب اسے کریمنل ریکارڈ بیورو سے کلیرنس سرٹیفکیٹ نہیں مل جاتا۔بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرم سزا کانٹے کے بعد جب رہا ہوتے ہیں توان کا باقاعدہ پولیس ایک رجسٹرد میںنام درج کرلیتی ہے۔انہیں ہر ہفتے پولیس اسٹشن جا کر حاضری لگوانی پڑتی ہے اپنی نقل و حرکت کا پولیس کو مطلع کرنا پڑتا ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے کسی زمانے میں بستہ بے کے بدمعاشوں کے نام تھانوں میں آویزاں کئے جاتے تھے۔اور انہیں تھانے حاضری لگوانی پڑتی تھی۔

یہ جوقصور میںبچوں کے وڈیوز بنائی گئے۔اور پھرانڈین جنسی ویب سائٹس پر فروخت کیا گیا ہے۔ برطانیہ انہیں بناناتو جرم ہے ہی ۔ان ویب سائٹس کو دیکھنا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے ۔ برطانوی پولیس نے اِن تمام ویب سائٹس پر اپنا اعلان لگاہوا ہے ان ویب سائیٹس کو دیکھنے والوں کا ڈیٹا برطانوی پولیس کی دسترس میں ہے۔اِس اعلان کے باوجود جو لوگ یہ ویب سائیٹس دیکھتے ہیں برطانوی پولیس ان کے متعلق تحقیقات کرتی ہے کہ یہ کون لوگ ہیں۔ان پر باقاعدہ نظر رکھی جاتی ہے ۔ان کا شماران لوگوں کر لیا جاتا ہے جن سے جرم کے سرزد ہونے کا امکان ہے۔

قصور جیسا واقعہ اگر برطانیہ میں ہوا ہوتاتو اب تک کئی استعفے جمع ہوچکے ہوتے۔کم ازکم یہاں وزیر داخلہ ضرور مستعفی ہوچکا ہوتا مگرپاکستان کا معاملہ اور ہے ۔وہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے حکومت یہ کوشش بھی کر سکتی ہے کہ اس واقعہ کی سنگینی کو کم سے کم کیا جائے۔حیرت ہے اس وقت ایک سو سے زائد ویڈیو زپاکستانی میڈیا کے پاس موجود ہیں جن میں موجود بچوں کے تعداددو سو چھیاسی بتائی جا رہی ہے۔مگر پولیس بضد ہے کہ وہ صرف ان بچوں کے کیس پر کام کرے گی جن کے ماں باپ نے تھانے میں ایف آئی آر کٹوائی ہے ۔ کیاباقی بچوں کو انصاف فراہم کرناحکومتِ وقت کاکام نہیں ۔

یہ بھی عجیب بات ہے کہ ہاتھی سے بکری ہونے کا اعتراف کرا لینے والی پنجاب پولیس نے مجرم توگرفتار کر رکھے ہیں مگر ان سے پوچھ گوچھ کی ہمت کسی نہیں ہورہی۔بڑے بوڑھے کہا کرتے تھے کہ جن مجرموں کے ساتھ اوپر والے ہوں توپولیس ان کی خادم ہوتی ہے ۔ان کےلئے تھانوںمیںخود اعلی اعلی کھانے منگواتی ہے ۔حتی کہ رات کو مالشیے بھی فراہم کرتی ہے ۔اس لئے یہ کیسے ممکن تھا کہ پولیس ان سے یہ پوچھتی کہ ان سات بچوں کے علاوہ بھی تم نے اور کس کس بچے کے ساتھ کوئی بدکاری کی ہے ۔ یہ جو ویڈیوز میں باقی بچے ہیں یہ کون ہیں ۔وہ تم نے جو لاکھوں روپے بچوں کو بلیک میل کر جمع کئے ہیں وہ کہاں ہیں اس میں تمہارے اورحصے دار کون کون تھے ۔علاقہ کا ایم پی اے تمہارا طرف دار کیوں ہے ۔پنجاب حکومت وزیروں سے تمہارا کیا تعلق ہے ۔آخر وزیر قانون کیوںکہہ رہا ہے کہا کہ یہ زمین کا جھگڑا ہے ۔ اس نے یہ کیوں فرمایا ہے کہ مجرم سولہ سے اٹھارہ سال کی عمر لڑکے ہیں اور وہ تسلیم کر رہا ہے کہ لڑکے یہ گھناونا کام دوہزار چھ سے کر رہے ہیں ۔ یعنی صاحب ِ قانون نے یہ پھول بکھیرے کہ ان مجرموں نے جب یہ کام شروع کیا تھاتو اس وقت ان کی عمریں سات سے لے کر نو سال تک تھیں۔محکمہ تعلیم کے جو لوگ اس میں شریک ہیں ابھی تک اس طرف کسی نے کوئی اہم قدم کیوںنہیں اٹھایا۔کچھ اطلاعات اس سے بھی زیادہ خوفناک ہیں جنہیں درج کرنا میرے لئے مشکل ہورہا ہے ۔ اشاراً اتنا کہہ سکتا ہوں کہ کچھ بچے قصور سے لاہور بھی لائے گئے ۔

اگرچہ وزیر اعظم نواز شریف نے مجرموں کو سخت سزا دینے کا حکم دیا ہے مگر وزیراعلی پنجاب کا رویہ واضح نہیں ۔انہیں چاہئے تو یہ تھا کہ وہ کسی ایماندار شخص کو قصور کا ڈی پی او لگا دیتے ۔وہ دوچار دنوں میں سارا کچھ سامنے لے آتامگرانہوں نے پہلے جوڈیشل کمیشن کا اعلان کیا۔پھر جے آئی ٹی تشکیل دلوا دی گئی ۔بالکل ویسا ہی لگ رہا ہے جیسے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ہوا تھا۔ مگر وہاںتو مسئلہ یہ تھا کہ قاتل خود پولیس والے تھے ۔سوال پیدا ہوتا ہے یہاں کسے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ کیا اس کیس میں بھی کوئی بڑی شخصیت انوال ہے۔

066 — کپکپاتی ہوئی یاد

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-066 | ↑ فہرست

کپکپاتی ہوئی یاد

====================

کپکپاتی ہوئی یاد

کچھ یادیں ایسی بھی ہوتی ہیں جنہیں اکثر اوقات آنکھیں آنسوؤں سے دھوتی رہتی ہے ، تاکہ کہیں کوئی گزرا ہوا لمحہ وقت کے گرد و غبار میں گم نہ ہو جائے۔۔میں اس وقت انہی کپکپاتی ہوئی یادوں کے دئیے جلا رہا ہوں ، باطنی روشنی کیلئے۔شاید اِسی عظیم یاد نے مجھے روحانی طور پر زندہ رکھا ہوا ہے۔یہی مجھے گیان اور نروان عطا کرتی رہتی ہے وگرنہ پچھلے سات آٹھ سال سے میں جس دنیا میں رہتا ہوں وہاں ماضی عجائب گھروں میں سجا یا ہے اور باطنی روشنی کے بلب شراب خانوں میں جلائے جاتے ہیں اجتماعی بادشاہت کے جزائر ﴿ برطانیہ ﴾ جن کی بہشت گناہ آباد میں ، میں مقیم ہوں وہاں اکثر اوقات گردش ِ سرمایہ سے اکتائے ہوئے دوست احباب مجھ سے پوچھتے ہیں کہ یہ جو تیرے باطن کی بانسری سے نور و نکہت کے نغمے نکلتے ہیں یہ کہاں سے آئے ہیں۔ بظاہر تو ترے ماضی اور حال میں کوئی ایسا سُر نہیں دکھائی دیتا جس میں روحانیت کا سرگم موجود ہو۔یہ سب کچھ کہاں سے ملا ہے تجھے۔۔۔۔تو مجھے مجبور کہنا پڑتا ہے کہ یہ لازوال گیت ، یہ الوھی نغمے میرے نہیں ہیں میں تو اپنے بھائی محمد اشفاق ؒ چغتائی کے لفظوں کی جگالی کرتا ہوں۔ گذشتہ دنوں مجھ سے ایک ایسے دوست نے سوال کیا جس کے صرف برطانیہ میں کئی ہزار مرید ہیں کہ تم جب بھی اپنے بھائی کا نام لیتے ہو تو اس کے ساتھ رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہو کیا تمہارے بھائی کوئی برگزیدہ ہستی تھے۔۔ میں نے کہا ۔یہ تو میں نہیں جانتا مگر میں نے اپنی زندگی میں ان کا کوئی ایسا عمل نہیں دیکھا جو سنتِ نبوی کے خلاف ہو اور مجھے یقین ہے کہ انہیں جاننے والے بھی میری اس بات کی تصدیق کریں گے۔ اسی حوالے داتا گنج بخش کا ایک مشہور واقعہ ہے کہ کوئی شخص ان کے پاس آ کر سال بھر رہا اور جب جانے لگا تو اس نے داتا صاحب سے کہا کہ میں بڑی امید لے کر آیا تھا مگر سال بھر میں نے آپ کی کوئی کرامت نہیں دیکھی اس لئے واپس جا رہا ہوں تو داتا صاحب نے پوچھا کہ یہ بتاؤ تم نے میرا کوئی ایسا عمل دیکھا ہے جو سنت نبوی کے مطابق نہ ہو اس نے کچھ سوچا اور کہا نہیں تو داتا صاحب نے فرمایا کہ اس سے بڑی اور کوئی کرامت نہیں ہو سکتی۔ مجھ سے اس دوست نے سوال کیا کہ وہ کس کے مرید تھے۔۔ میں نے کہا میں نہیں جانتا اس نے پوچھا ان کا سلسلۂ طریقت کونسا تھا میں نے کہا مجھے یہ بھی معلوم نہیں۔۔

اس پوچھا کہ کہیں سے تو انہوں نے روحانی فیض حاصل کیا ہو گا۔۔میں نے کہا میں صرف اتنا جانتا ہوں جتنا وہ بتا گئے ہیں اور پھر ان کے یہ اشعار انہیں سنا دئیے ابن عربی کی مجالس میں ملاقات ہوئی میرے منصور وہاں آتے ہیں سر مد میرے پیر رومی سے بھی کچھ دیر وہاں بات ہوئی بولتے مجھ سے رہے ہیں جدا ِ امجد میرے کہہ دیا میں نے بھی جو کہنا نہیں تھا مجھ کو کیا کروں حضرت اقبال ہیں مرشد میرے اس نے کہا یہ تو شاعری ہے ان کی زندگی کن لوگوں کے ساتھ گزری تھے۔۔ میں نے کہا ان کی زندگی کا ایک طویل عرصہ مولانا عبدالستار خان نیازی کے ساتھ گزارا تھا اور ان کی نماز جنازہ پڑھاتے وقت مولانا نیازی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ محمد اشفاق چغتائی ایک سچے عاشق ِ رسول تھے۔جب مجھے وزارت ملی تھی تو انہوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا تھا کہ آپ سرمایہ داروں کی حکومت میں شامل ہو گئے ہیں۔۔ اشفاق ؒ بھائی عمر میں مجھ سے چار سال بڑے تھے۔۔

بچپن سے بہت ذہین تھے ، مذہب سے گہرا لگاؤ تھا اور مجھ سے ہمیشہ نالاں رہتے تھے۔۔ میری مذہبی بے راہ روی کی وجہ سے میں زندگی کے ہر معاملے میں ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرتا تھا۔۔ سوائے مذہبی معاملات کے۔۔۔۔ سو شاعری بھی انہی کی پیروی میں شروع کی۔۔ انہوں نے شروع شروع میں مجھے باز آ جانے کی بہت تلقین کی مگر میں بھی بہت ضدی تھا مجبوراً میرا ساتھ دینے لگے۔۔۔۔ میں نے جو پہلی غزل لکھی تھی۔۔ اسکی اصلاح اشفاق ؒ بھائی نے کی تھی اور پھر وہی غزل جب میں نے مشاعرے میں سنائی تو میانوالی کے ایک بزرگ شاعر انوار ظہوری نے کہا ’’ یہ لونڈا اتنی اچھی غزل کس سے لکھوا کر لے آیا ہے ‘‘ میں نے اس وقت تو بزرگ سے کچھ نہیں کہا مگر غصے سے کھولتا ہوا جیسے ہی گھر پہنچا تو اشفاق بھائی کے سامنے اس بزرگ شاعر کی ایسی تیسی کر دی اشفاق بھائی نے میرا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے مجھے مشورہ دیا کہ شاعر جب کسی کو گالی نکالتے ہیں تو وہ بھی شعر کی زبان میں ہوتی ہے اور پھر مجھے فردوسی کا واقعہ سنایا کہ محمود غزنوی نے اسے شاہنامہ فردوسی لکھنے کا کہا اور ساتھ یہ آفر بھی دی ہے کہ ہر شعر کے عوض اسے ایک اشرفی دے گا فردوسی نے کئی ہزار شعر کہہ دیے مگر محمود نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا جس پر فردوسی کو بہت تکلیف ہوئی اور اس نے محمود غزنوی کی ایک ہجو لکھی جس میں کہا کوؤں کے انڈے بازوں کے نیچے رکھ دئیے جائیں تو کو ے ہی پیدا ہوتے ہیں۔۔ وغیرہ وغیرہ میں نے فوراً اس بات کو گرہ میں باندھ لیا اور فردوسی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انوار ظہوری کے خلاف ایک ہجو لکھ دی مگر اب اشفاق بھائی اسے درست کرنے پر تیار نہیں تھے۔۔ گھر میں مسئلہ پیدا ہو گیا۔۔ ہم دونوں میں انتہائی سخت جنگ ہوئی۔۔ معرکۂ پورس و سکندر میں پورس فتح یا ب ہو گیا۔۔

یعنی میں نے زبردستی اشفاق بھائی سے وہ ہجو درست کرالی لیکن جو گالیوں بھرے مصرعے اشفاقؒ بھائی نے اس میں سے نکال دئیے تھے۔۔ ان کا دکھ مجھے آج بھی ہے اس کی چند لائنیں جوا بھی تک یاد ہیں۔۔ اے عدد اے کم نظر اے تنگ دل اے فتنہ خو شرم آتی ہے مجھے ہوتا ہے جب تو روبرو تجھ کو کیوں اکسا رہی ہے تیری یہ زخمی انا چاند پر جو تھوکتا ہے خود بھی ہوتا ہے فنا تو انا کا زخم خوردہ ہے بڑا بیمار ہے تیری ساری شاعری ہر دور میں بے کار ہے شعر وہ کہتا ہے جو ہو درد دل سے آشنا جس کی پلکوں پر سجا ہو کوئی اشک دلربا اور بھی بہت سے شعر تھے آخر شعر یہ تھا۔۔ جس کی سب سسکاریاں یادوں کی ہو جائیں امیں اس سے بہتر تو مری جان کوئی کہہ سکتا نہیں اشفاقؒ بھائی شاعر اور نثر نگار ہونے کے علاوہ بہت اچھے مقرر بھی تھے مجھے یاد ہے کہ جب میں نے سکول میں پہلی تقریر کی تھی۔۔ تو وہ بھی اشفاق ؒ بھائی نے لکھ کر دی تھی۔۔ اس کا ایک جملہ اس وقت بھی میرے دماغ میں گونج رہا ہے ’’ تاریخ کے سینے پہ دستِ تحقیق رکھ کر دیکھئے آپ کو ہر دھڑکن سے چند گھوڑوں کے سموں کے شور میں سینکڑوں بے قرار روحوں کی چیخیں سنائی دیں گی۔۔ اور پھر جب میں سچ مچ کا شاعر ہو گیا تو اشفاق بھائی نے مجھے زیادہ سے زیادہ علم حاصل کرنے کی طرف راغب کیا سودا، میر ، مصحفی ، ذوق درد اور آتش کے اچھے شعر زبانی یاد کر لینے کا مشورہ دیا۔۔ میں نے یہ مشورہ سن کر اشفاقؒ بھائی سے کہا تھا ’’ آپ نے غالب اور اقبال کا نام نہیں لیا ‘‘ تو ہنس کے کہنے لگے ’’ میں جانتا ہوں وہ تمہیں یا د ہیں ‘‘ خاص طور پر جب میں نے انگریزی زبان سیکھنے کیلئے سید نصیر شاہ کے پاس ٹیوشن پڑھنی شروع کی تو میں اشفاق بھائی کیلئے ایک مسئلہ بن گیا۔ سید نصیر شاہ انگریزی کے علاوہ عربی ، فارسی ، اردو پنجابی اور سنسکرت کے عالم تھے۔۔ اور الحاد ان کے رگ و پے میں دوڑتا تھا۔۔

کیمونزم کے بہت بڑے حامی تھے ﴿ اللہ تعالیٰ ان کی زندگی دراز کرے ﴾ وہ میرے اندر آزاد خیالی کی تحریک پیدا کرتے تھے مجھے مذہب کے حوالے سے ایسے سوال سمجھاتے تھے جن کا جواب کسی عالم عالم دین کے بس کا روگ نہیں ہوتا تھا اور میں وہ سوال آ کر اشفاق بھائی سے کرتا تھا وہ میرے سوالات کے جواب ڈھونڈنے کیلئے کئی کئی دن کتابیں پڑھتے رہتے تھے لیکن کسی مسئلہ کی گہرائی میں اتر کر اس کی حقیقت تک ضرور پہنچ جاتے تھے۔۔ سید نصیر شاہ شاعر بھی تھے سو شاعری میں شاہ صاحب کا پلہ بہت بھاری تھا اشفاقؒ بھائی بھی اس سلسلے میں ان سے رجوع فرما لیتے تھے میں نے ایک دن پوچھا ’’ اشفاقؒ بھائی آپ کے نزدیک تو نصیر شاہ صاحب کا فر ہیں شرابی ہیں مگر آپ ان کا اتنا احترام کیوں کرتے ہیں تو کہنے لگے میں ان کے نظریات کا نہیں ان کے علم کا احترام کرتا ہوں اور صرف میں ہی نہیں مولانا عبدالستار خانؒ نیازی بھی جب کبھی سید نصیر شاہ آئیں تو ان کے احترام میں کھڑے ہو جاتے ہیں۔۔ میں نے جب فسٹ ائیر میں داخلہ لیا تو وہ گورنمنٹ کالج میانوالی میں سٹوڈنٹ یونین کے صدر تھے انہوں میری دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے میرے مضامین فلسفہ اور اردو اعلیٰ رکھوا دئیے فلسفے کے پروفیسر دنوں میانوالی سے اپنا تبادلہ کرانا چاہ رہے تھے۔۔ ان کا خیال تھا کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی فلسفے کا مضمون کوئی طالب علم نہیں لے گا اور ان کا کسی اور کالج میں تبادلہ ہو جائے گا مگر مجھے دیکھ کر ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔۔ انہوں نے مجھے سمجھانے کی کوشش کی کہ یہ بہت مشکل مضمون ہے میرے بس سے باہر کی بات ہے مگر مجھے تو سچ مچ فلسفے سے دلچسپی تھی سو میں نے ڈرنے سے انکار کر دیا۔۔

اور انہوں نے غصے میں آ کر کورس کی تینوں کتابیں مبادیات ِ نفسیات ، منطق استخراجیہ اور منطق استقرار یہ ایک ساتھ پڑھانی شروع کر دیں۔۔ منطق سے درس نظامی کی وجہ سے کچھ نہ کچھ میری واقفیت تھی مگر نفسیات میرے لئے بالکل نیا موضوع تھا اشفاق بھائی نے یہ تینوں کتابیں مجھے پڑھانی شروع کیں اور میں حیران رہ گیا کہ اشفاق بھائی کا یہ کبھی سبجیکٹ نہیں رہا تھا۔۔ مگر وہ جس انداز میں مجھے گھر میں پڑھا دیتے تھے میرے پروفیسر کو پریشانی لاحق ہو جاتی تھی اور پھر ایک وقت وہ آیا کہ جب میرے پروفیسر کو کہا گیا کہ آپ کا تبادلہ ممکن ہے تو انہوں نے کہا میں اپنے اکلوتے طلب علم کو راستے میں چھوڑ کر نہیں جانا چاہتا میری زندگی میں ایسا عجیب و غریب طالب علم کبھی نہیں آیا کہ جس میں جو بھی پڑھانے لگتا ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے جیسے وہ پہلے ہی اسے معلوم ہے۔۔ انہیں کیا علم کہ یہ سب میرا نہیں اشفاق بھائی کا کمال تھا میں نے کالج کے دنوں اشفاق بھائی کے ساتھ مل کر ایک رسالہ بھی نکالا تھا جس کا نام ’’ پیغام سروش ‘‘ تھا اس رسالے کی کچھ کاپیاں ابھی تک میرے پاس محفوظ ہیں یقین کیجئے میں اس رسالے کو اب بھی دیکھتا ہوں تو وہ مجھے کسی بڑے علمی و ادبی میگزین سے کم نہیں لگتا۔۔ پھر اشفاق بھائی ایم اے اردو کرنے پنجاب یونیورسٹی لاہور چلے گئے وہاں طلبا کی ایک تنظیم ﴿ انجمن طلبائے اسلام ﴾ کے پنجاب کے ناظم اعلیٰ بنا دئیے گئے مگر طالب علمی کی سیاست میں بھی لکھنے پڑھانے کا رجحان کبھی کم نہیں ہوا۔۔ ایم اے اردو ایم اے اسلامیات کرنے کے بعد انہوں نے ایل ایل بی میں داخلہ لے لیا۔۔ ان دنوں وہاں ان کے پرانے دوست پروفیسر طاہر القادری پڑھایا کرتے تھے طاہر القادری سے ان کی اس زمانے کی دوستی تھی جب وہ گورنمنٹ کالج عیسیٰ خیل میں پڑھاتے تھے۔۔ وہ جب بھی جھنگ سے میانوالی آتے تھے تو ہمارے گھر میں قیام کیا کرتے تھے۔۔۔۔

انہی دنوں جب طاہر القادر ی لائ کالج میں پڑھاتے تھے تو ان کی دوستی نواز شریف کے والد میاں شریف سے ہو گئی اور انہوں نے ان کے گھرکے قریب اتفاق مسجد میں جمعہ پڑھانا شروع کیا کچھ دنوں کے بعد وہاں اتفاق اکیڈمی کی بنیاد رکھی گئی اشفاقؒ بھائی اس سارے عمل میں طاہر القادر ی کے ساتھ تھے اشفاقؒ بھائی اتفاق اکیڈمی کے پہلے ناظم اعلیٰ بنائے گئے تھے۔۔ انہوں نے وہ تمام بنیادیں رکھیں جن پر طاہر القادری نے بعد میں ’’ منہاج القران‘‘ کی عمارت استوار کی۔۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے میں جب میانوالی سے ان کے پاس لاہور جاتا تھا تو وہ ایک بڑے سے دفتر میں بیٹھے ہوتے تھے نواز شریف جوان دنوں پنجاب کے وزیر خزانہ تھے عصر کی نماز کے بعد روز ان کے پاس آ کر بیٹھتے تھے اور دیر تک اشفاقؒ بھائی کی گفتگو سنتے رہتے تھے۔۔ میاں شریف سے تو ان کی بہت دوستی تھی لیکن رفتہ رفتہ اشفاق بھائی پر شریف فیملی کی سرمایہ دارانہ ذہنیت کھلتی چلی گئی اور وہ ان کے مخالف ہوتے چلے گئے۔۔ اشفاق بھائی کو غصہ کچھ زیادہ آتا تھا ایک دن میاں شریف سے سرمایہ و محنت کے موضوع پر گفتگو ہوئی کہ ﴿ ہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات ﴾ میاں شریف کا اس سلسلہ میں یہ نظریہ تھا کہ زکٰوۃ ادا کرنے کے بعد جتنی دولت تھی ہو وہ جائز ہے جب کہ اشفاقؒ بھائی قران کی زبان میں کہتے تھے ﴿ اپنی اوسط ضروریات سے زائد جو کچھ ہے دے دو ان کو جن کا حق ہے ﴾ اور انہیں ایسی آیتیں سناتے تھے۔۔ ﴿ اور جو لوگ مال و دولت جمع کر تے ہیں انہیں خوشخبری سنا دو ایک عظیم عذاب کی جس دن تپائی جائیں گی ان کی پیٹھیں کروٹیں اور پیشانیاں کہ پس چکھو مزا دولت کو سینت سینت کر رکھنے کا ﴾

اور پھر اسی بحث میں ایک دن بات دور تک چلی گئی۔۔ اشفاق نے اتفاق اکیڈمی چھوڑ دی اور پھر ادھر کبھی نہیں گئے۔۔ جن دنوں شریف پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہوتے تھے۔۔ان دونوں میری ان سے ایک محفل میں ملاقات ہوئی تو میں نے انہیں بتایا کہ میں اشفاق چغتائی کا بھائی ہوں اس پر انہوں نے مجھے بہت عزت دی اور کہا کسی بھی صورت میں اشفاقؒ بھائی کو لے کر میرے پاس آؤ، میں نے اشفاق ؒ بھائی کی بہت منتیں کی مگر انہوں نے اقبال کی زبان میں یہ کہہ کہ انکار کر دیا۔۔ دولت فقر مکر کر نہ سکی اس کو قبول جب کہا اس نے کہ ہے میری خدائی کی زکوٰۃ تصوف سے اشفاق بھائی کو صرف مطالعہ کی حد تک رغبت نہیں تھی۔۔ وہ دنیائے تصوف کی عملی شخصیت تھے محی الدین ابن عربی سے بہت متاثر تھے انہوں نے ایک بار محی الدین ابن عربی کی ایک کتاب شاید ’’ فتوحات مکیہ ‘‘ مجھے پڑھنے کیلئے دی۔۔ میں نے جب کتاب پڑھ کر انہیں واپس دی تو پوچھا ’’ کچھ حاصل ہوا ‘‘ تو میں نے کہا ’’ اور تو خیر کچھ سمجھ میں نہیں آیا البتہ ایک شعر اس کتاب کی وجہ سے ضرور ہوا ہے۔۔ مجھے پسند ہے عورت نماز اور خوشبو انہی کی چھپنا گیا ہے مرے حوالوں سے تو کہنے لگے ’’ جو جس نیت سے کچھ پڑھتا ہے اسے وہی کچھ حاصل ہوتا ہے اور تمہارے ذہن سے ابھی عورت ہی نہیں اتری ‘‘ ساتھ ہی علامہ اقبال کا یہ شعر پڑھ دیا۔۔

ہند کے شاعر و صورت گرو افسانہ نویس ہائے بیچاروں کے اعصاب پہ عورت ہے سوار اور جب سید نصیر شاہ نے مجھے مکمل طور پر اپنے رنگ میں رنگ لیا یعنی میں بھی دہریت کی منزل پر پہنچ گیا تو اشفاقؒ بھائی نے ایک دن مجھے کہا ’’ تم پپلاں جاتے رہتے ہو اب کبھی جانا تو مجھے بھی ساتھ لے جانا میں نے وہاں کسی سے ملنا ہے ‘‘ ﴿ پپلاں میانوالی سے تیس میل دور ایک شہر ہے ﴾ اور پھر ایک جمعہ کے روز میں اشفاق بھائی کو ساتھ لے کر پپلاں گیا تو انہوں نے مجھے کہا کہ میں نے مولانا حضرت مظہر قیوم کی محفل میں صبح ساڑھے نو بجے پہنچ گیا تقریباً آدھے گھنٹے کے بعد جب ہم وہاں سے اٹھے تو ساڑھے بارہ بج رہے تھے یہ کیا ہوا ایک شخص کی محفل میں تین گھنٹے گزرے اور مجھے یوں لگا کہ میں وہاں صرف آدھا گھنٹہ رہا ہوں میرے لئے بہت حیران کن تھا۔۔ یوں میری اس شخص میں دلچسپی بڑھ گئی اور پھر کئی ایسے مافوق الفطرت واقعات ہوئے کہ جو میری زندگی کا حاصل ہیں اور میں مسلمان ہو گیا۔۔ اب میں سمجھتا ہوں کہ اشفاق بھائی اس محفل میں اس روز مجھے ہی لے گئے تھے۔۔ ان کا وہاں اور کوئی کام نہیں تھا۔ وہ جانتے تھے کہ وہی ایک شخص ہیں جو مجھ سے جیسے گم کردہ راہ کو راستے پر واپس لا سکتے ہیں بقول اشفاق بھائی۔۔

عجیب لوگ ہیں بس اک نگاہ سے دل کو مقام عرش علیٰ میں بدل کے دیکھتے ہیں اشفاق ؒ بھائی کے ایک دوست غازی غلام رسول سیالوی ہوتے تھے۔۔ وہ کسی زمانے میں میانوالی بہت آتے تھے۔۔ ان کا قیام بھی ہمارے گھر ہوا کر تا تھا فلسفہ وحدت الوجود کے بڑے پر جوش حامی تھے۔۔ ایک دن اشفاق بھائی نے مجھ سے کہا ’’ غازی صاحب سے کوئی سول کرو ‘‘ میں نے غازی صاحب سے بہت سے سوال کئے وہ ہر سوال کا جواب اتنی آسانی سے دیتے تھے کہ آدمی حیران رہ جاتا تھا کہیں بھی یہ احساس نہیں ہوتا تھا کہ انہوں نے منصور حلاج کی کتاب طاسین کے کئی باب پڑھ دئیے ہیں۔۔ اشفاق بھائی کی ذات میں تصوف کا عملی رجحان بڑھانے میں ان کا بہت ہاتھ تھا بحیثیت انسان بھی غازی صاحب بہت بڑے آدمی تھے مجھے کہا کرتے تھے کہ نماز پڑھا کرو ایک دن میں نے کہہ دیا کہ آج میں بھی نماز پڑھتا ہوں تو فوراً پانی کا لوٹا لے کر آ گئے اور خود مجھے وضو کرایا اور ان کی دوستی میں اشفاق بھائی کے دل و دماغ پر فلسفہ وحدت الوجود کے جو اثرات مرتب ہوئے زندگی بھر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور اشفاق ؒ بھائی ہمیشہ ایک پر جوش وجودی رہے اپنی تحریروں میں بھی۔۔

اور اپنے عمل میں بھی۔۔ ان کے دو شعر دیکھئے۔۔ بے شکل جلوہ گہ کا ٹھکانہ ملے مجھے اشفاق میرا آئینہ خانہ ملے مجھے تُو اپنی اصل سے اشفاق کیوں گریزاں ہے تجھے خدا سے محبت نہیں تعجب ہے عربی شاعری میں اشفاق بھائی کو ابولعلاء معری بہت پسند تھے معری کی کتاب ’’ الزومیات ‘‘ ان کی پسندیدہ کتاب تھی کہا کرتے تھے کہ اس کتاب میں معری نے بڑی جرات مندی کے ساتھ بہت سے الوہی سچ بولے ہیں انہیں معری کا وہ شعر بہت اچھا لگتا تھا جس میں معری کہتے ہیں کہ یہ زندگی ایک کوفت اور تھکن سے بھری ہوئی ہے مجھے ان لوگوں پر حیرت ہوتی ہے جو طویل عمری کے طلب گار ہوتے ہیں وہ اکثر اوقات عربی زبان کا یہی شعر گنگنا یا کرتے تھے عربی زبان کا ایک اور شاعر زہیر بھی انہیں پسند تھا میرے نوجوان شاعر دوست سلیم شہزاد کو صرف اس لئے پسند کرتے تھے کہ وہ عربی نہیں جانتا اور اسکا خیال عربی زبان کے عظیم شاعر زہیر سے جا ٹکرایا ہے زہیر کا کوئی شعر ہے جس میں وہ موت کو اندھی اور پاگل اونٹنی قرار دیتا ہے اور سلیم شہزاد نے بھی تقریباً اردو زبان میں یہی کچھ کہا ہے۔۔ دشت جاں میں تعاقب کر ے کیوں مرا موت وحشت زدہ اونٹنی کی طرح فارسی زبان کے شعراء میں سے اشفاق بھائی کو حافظ شیرازی سے بہت شغف تھا انہوں نے مجھے حافظ کی ایک غزل کا سرائیکی زبان میں ترجمہ کر کے دیا تھا جامی کی بھی کئی نعتوں کے انہوں نے اردو زبان میں منظوم تراجم کئے تھے جامی کے ایک نعتیہ شعر کا ترجمہ مجھے یاد آ رہا ہے۔۔ جس نے دیکھے لب لعلیں تو پکارا دل سے حق نے کیا خوب تراشا ہے عقیق یمنی خیام کی رباعیاں انہیں بہت پسند تھیں کہتے تھے کہ رباعی کا وزن ایسا ہے کہ اس سے لطف اٹھانا آسان نہیں ہوتا مگر عمر خیام کی رباعیوں میں ایسی لذت ہے کہ آدمی یک لخت ایک انجانے سرور سے بھر جاتا ہے۔۔ خود اشفاقؒ بھائی نے بھی بہت خوبصورت رباعیاں کہی ہیں۔۔ سعدی ، فردوسی اور رومی کے بہت قائل تھے رومی کے بارے میں کبھی کبھی سوچتے تھے۔۔ کہ مولائے روم نے مثنوی معنوی میں جب کہیں کوئی جنسی کہانی پیش کی ہے تو بات بہت لطف لے لے کر کیوں ہے۔۔ روش نژاد افسانہ نگار چیخوف اور گورکی کے بارے میں بڑی اچھی رائے رکھتے تھے کہا کرتے تھے مارکس ازم نے دنیا کو اور کچھ دیا ہے یا نہیں ادب عالیہ کے بہت بڑے بڑے شاہکار ضرور دئیے ہیں مارکس کے بارے میں وہ اپنے مرشد علامہ اقبال کے ہم خیال تھے کہ نیست پیغمبر و لیکن در بغل دارو کتاب یہ بھی سمجھتے تھے کہ اگر سوشلزم میں خدا کو شامل کر لیا جائے تو وہ اسلام بن جاتا ہے۔۔

یونانی فلسفے کے ساتھ ساتھ یونانی دیو مالائی کرداروں سے بھی انہیں بہت شغف تھا وہ افلاطون کی فکر میں قدیم اعتقادات کے ماخذ تلاش کرتے ہوئے اکثر اوقات یونانی دیو مالائی کرداروں پر بحث کیا کرتے تھے۔۔ اشفاقؒ بھائی انتہائی سچے اور کھرے آدمی تھے۔۔ جن دنوں وہ پنجاب یونیورسٹی میں پڑھتے تھے تو وہاں اسلامی جمعیت طلبہ کے لڑکوں کو ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پسند نہ آئی اور انہوں نے اشفاق بھائی پر قاتلانہ حملہ کیا اشفاق بھائی خاصے زخمی ہو گئے مگر اللہ تعالیٰ نے کرم کیا۔۔ میں اس وقت میانوالی میں ہوتا تھا میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اسلامی جمعیت طلبہ کے دو لڑکوں کو جواباً میانوالی میں بری طرح زد و کوب کیا جب اس بات کا اشفاق ؒ بھائی کو پتہ چلا تو وہ سخت ناراض ہوئے اور ہمیں مجبور کیا کہ ہم ان لڑکوں کے پاس جائیں اور ان سے معافی مانگیں جو ہمیں مانگنی پڑی۔۔ سچ یہ ہے کہ میں بچپن ہی سے ان سے بہت زیادہ متاثر تھا 85ء میں جب میں نے اپنی پہلی کتاب ’’ چہرہ نما‘‘ شائع کی تو اس میں ان کے متعلق بھی ایک مضمون شامل کیا میں نے اس میں لکھا تھا ۔ ’’ میرا عہد اپنے اردگرد بیسیوں زندگیاں بنتا رہتا ہے چہروں پر تہہ در تہہ خول چڑھانے والے لوگ اتنے صورت آشنا ہو چکے ہیں کہ اب ایک ایک غلاظت آلود پتھر خالص سونے کا ڈھلا ہوا معلوم ہوتا ہے لیکن یہ مصنوعی تقدس مآب چہرے اپنی قماش کے دوستوں سے اپنا باطن نہیں چھپا سکتے اور میں نے تو اشفاق بھائی کے ساتھ لڑکپن کو جوانی میں بدلا ہے ان کی پوری زندگی میرے ساتھ بے نقاب ہے اس دوہری اور دوغلی زندگی بسر کرنے والے ظاہر و باطن کے ہولناک تضاد کا شکار عہد میں پھر کوئی ایسی شخصیت جو اندر اور باہر سے ایک ہو تو وہ دور سے نظر آ جاتی ہے سو اس صورت حال میں مجبور ہوں کہ اپنے بھائی محمد اشفاق چغتائی کو ایک عظیم شخص قرار دوں بچپن سے اب تک اس کی رفاقت صداقتوں کی علمبردار رہی ہے۔۔ ہمیشہ اس سے مل کر ایک فرحت کا احساس ہوا ہے۔۔

جن سے مل کر زندگی سے عشق ہو جائے وہ لوگ آ پ نے دیکھے نہ ہوں شاید مگر ایسے بھی ہیں میں نے اس کی زندگی کے جس گوشے پر بھی نظر ڈالی ہے وہ مجھے محبوب تر نظر آیا ہے اس کی شخصیت کی بے پناہ جاذبیت اسے ہر محفل میں ممتاز رکھتی ہے۔۔ اس کی شہد آمیز گفتگو کانوں میں رس گھولتی ہے۔۔ لیکن اس کی آواز میں شراب ناب کا خمار نہیں خوابیدہ ذہنوں کو جگانے والی پکار ہے۔۔ اشفاق بھائی ایک اچھا شاعر اور خوبصورت ادیب ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سحر بیاں مقرر بھی ہے اس کی گھمبیر آواز چھا جانے کے فن سے پوری طرح آگاہ ہے مت پوچھیے اندازِ گل افشانی گفتار وہ جب بولتا ہے تو شعلہ سا لپک جاتا ہے اس کے باطن میں مراقبوں اور کشفوں کی کیفیات مکمل طور پر دھڑکتی ہیں مضبوط ارادوں اور سچے عملوں والے اس شخص کی آنکھیں ہر وقت مجھے اپنے وجود میں اترتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔۔ وہ زندگی سے بھر پور چہرہ زندگی کو کچھ سوچنے پر مجبور کر سکتا ہے۔۔ وقت اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ٹھہر سکتا ہے لمحے رک سکتے ہیں۔۔ وہ اپنے اندر جذبوں کے طوفان رکھتا ہے اس میں کچھ کر گزرنے کی طاقت ہے میں اس کی روح میں اترنا چاہتا ہوں۔۔ مگر جہاں وہ نجانے کب سے جاگ رہا ہے۔۔ جاگتی آنکھوں اور جاگتے خوابوں کی بستی میں رہنے والا وہاں جاگ رہا ہے جہاں کا زار حیات کو پہچاننے والے حیات کا زنداں توڑنے میں مصروف عمل ہیں جہاں سوچ کے مجاہدے زندگی بن کر بکھر رہے ہیں۔۔ وہ محبت کرنے والا آدمی ہے جب کبھی مجھ سے بغل گیر ہوتا ہے تو مجھے اپنے دل کی دھڑکن سنائی دینے لگتی ہے۔۔۔۔ وہ میرا بھائی ہے۔۔ میرا ساتھی ہے۔۔ میرا ہم سفر ہے۔۔ میرا دوست ہے۔

067 — اگست آنے والا ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-067 | ↑ فہرست

اگست آنے والا ہے

====================

اگست آنے والا ہے

دو دنوں کے بعداگست کا مہینہ شروع ہونے والا ہے ۔علم اعداد اور علم نجوم کے ماہرین کہتے ہیں کہ یہ پاکستان کےلئے سعد مہینہ ہے۔یعنی بہتری کا مہینہ ہے ۔نئی اور اچھی اچھی تبدیلیوں کا مہینہ ہے ۔بے شک یہ وہی مہینہ ہے جس میں ایک نئی قوم کی تحلیق ہوئی تھی۔اِسی مہینے اُس ساعتِ پُرنور و ضیا بخش نمودار ہوئی تھی جس کےلئے وقت نے کئی صدیاں کرب کے دوزخ میں تڑپ تڑپ گزاری تھیں۔اسی مہینے ہم ایک نئے عہد کی تمہید بنے تھے۔ گذشتہ اگست میں انہی ستارہ شناسوں کے عمران خان کو کہا تھا کہ فتح تیرے پاﺅں میں ہے اور نواز شریف سے کہا تھا بس ڈٹے رہو ۔پھر وہی مہینہ ہے۔اگرچہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد نون لیگ کی حکومت کےلئے راوی چین لکھتا ہے مگر دریائے راوی کی لہریں کچھ اور کہہ رہی ہیں۔رازدار کہہ رہے ہیں کہ سازش ختم نہیںہوئی ۔دبئی میں کچھ لوگ سر جوڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں ۔دوسری طرف عمران خان پرکارکنوں کی طرف سے مسلسل دباﺅ بڑھ رہا ہے یا بڑھایا جارہا ہے کہ انہیں جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو تسلیم کر لینے کا اعلان واپس لے لینا چاہئے کیونکہ جوڈیشل کمیشن نے اپنا کام مکمل کئے بغیر فیصلہ سنا دیاہے۔ان کے خیال کے مطابق جوڈیشل کمیشن اس لئے نہیں بنانا گیا تھا کہ وہ چند وکیلوں کی گفتگو اور چند پارٹیوں کے دئیے گئے کاغذات پڑھ کر وہ کوئی رپورٹ مرتب کر ے۔

اِس جوڈیشل کمیشن نے تو دھاندلی میں سلسلے میں تحقیقات کرانی تھیں۔ ان تحقیقات کےلئے ایک آرڈنیس کے تحت تمام سرکاری ایجنسیاں اور محکمے ان کے ماتحت کئے گئے تھے۔مگرموجودہ جوڈیشل کمیشن نے اپنے اس رول کی طرف دیکھنا بھی پسند نہیں کیا۔اس لئے اِس کمیشن کووہ جوڈیشل کمیشن نہیںتصور کیا جاسکتاجو نون لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان طے ہوا تھا سو اس کی کسی رپورٹ کو کیسے تسلیم کرلیا جائے ۔پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نے بھی کمیشن کے فیصلے کو تسلیم سے تقریباً تقریباً انکار کیا ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے تو پہلے ہی کہا تھاکہ عمران خان کا جوڈیشل کمیشن بنوانے کا فیصلہ درست نہیں۔یہ کمیشن حکومت کو کلین چٹ دیدے گا ۔یہ مکڑی کا جالا ہی ثابت ہو گا جن لوگوں سے انصاف اور اس نظام کو ٹھیک کرنے کی توقعات لگائی جا رہی ہیں حقیقت میں وہی لوگ اس نظام کی خرابی کے اصل ذمہ دار ہیں.

کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے زیادہ تر کارکن چاہتے ہیںکہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں جاکر نہ بیٹھے انہیںشاہ محمود قریشی کے سلجھے ہوئے طریقہ کار سے سخت اختلاف ہے ان کے نزدیک اسمبلیوں سے بہتری کی توقع کرنا بے وقوفی ہے وہاں پر اکثریت جن پارٹیوں کی ہے وہ کسی صورت میں بھی انتخابات کے حوالے سے ایسی اصلاحات نہیں ہونے دیں گے جو آئندہ ان کے راستے رکاوٹ بن سکیں۔کارکن چاہتے ہیں کہ عمران خان عوامی تحریک دوبارہ شروع کریں۔ عوامی دباﺅ ہی وہ واحد راستہ ہے جس پر چل کر پی ٹی آئی کوئی بہتر فیصلہ کرا سکتی ہے اور انتخابات کے سلسلے میں کوئی بہترفیصلہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک عسکری قوتیں اس سلسلے میں کردار نہ ادا کریں۔دوسری طرف نون لیگ کا رویہ بھی زیادہ مناسب نہیں۔اگرچہ وزیر اعظم پاکستان اتنے سادہ نہیں ہیںمگر کچھ ناعاقبت اندیش دوستوں نے پوری کوشش کی ہے کہ تحریک انصاف کے ممبران کو اسمبلی سے نکلوادیا جائے تاکہ ان کے پاس دھرنوں کے سوا کوئی چارہ نہ رہے۔

ایک اور مسئلہ بھی سامنے آنے والا ہے۔رواج کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی اس رپورٹ کے خلاف یقینادو چار شہری سپریم کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کریں گے۔اور اس پٹیشن کو سننے والے جج صاحبان کون ہونگے ۔اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔اوپر سے تمام سیلاب زدہ علاقوں میں عوام پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتی پھرتی ہے ۔پاک چین راہداری بھی صوبہ بلوچستان میں پاک آرمی نے آدھی سے زیادہ تعمیر کردی ہے ۔ صوبہ سندھ کے بعد پنجاب میںبھی اپیکس کمیٹی صوبے کے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے والی ہے۔اس کے آثار ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔رانا ثنا اللہ کی خاموشیاں کئی کہانیاں سنا رہی ہیں۔دہشتگردوں کو فنڈ فراہم کرنے والوں کی فہرست وزیر اعلی شہباز شریف کے حوالے کردی گئی ہے ۔پنجاب کے کار خانوں میں کام کرنے والے انڈین گرفتار ہونے والے ہیں۔نیب کے اہلکاروں نے بھی اپنی آنکھیں ماتھے پہ رکھ لی ہیں ۔ایک کڑا احتساب کروٹیں لے رہا ہے ۔

لوگ صرف اسی شخص کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔جو عید کے دن بھی اپنے فوجیوں کے ساتھ میدان جنگ میں موجود تھا جو دنیا میںپاکستانی وزیر خارجہ کے فرائض سرانجام دیتا پھر رہا ہے۔جس نے دہشتگردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔کرپشن کے خلاف جس نے اعلانِ جہاد کردیا ہے ۔اُسی کے سبب حکومتی ایوانوں میں چھپے ہوئے لٹیرے پریشان حال ہیں۔ قدرت نے پاکستان پر کرم کیا ہے کہ اسے جنرل راحیل شریف جیسا آرمی چیف عطا کردیا گیاہے۔یقینا اللہ تعالی نے ملک خداداد کو تباہی سے بچانے کےلئے اُسے بھیجا ہے۔وہ دنیا جو 2015میں پاکستان کی مکمل تباہی کے منظر دیکھ رہی تھی۔وہ اس کی طرف حیرت سے دیکھتی ہے اور پریشان ہوجاتی ہے۔اسی نے آزاد بلوچستان نے کے نعرے کو پانی کے بلبلے کی طرح ہوا میں بکھیر دیاہے۔

وہ لوگ دن گن رہے ہیں کہ اب ان کے ریٹائرڈ ہونے میں اتنے دن رہ گئے ہیں اور ساتھ کہے جارہے ہیں کہ ان کے پاس اتنا وقت کہاں ہے کہ وہ جو چاہتے ہیں وہ ممکن ہوسکے ۔ تومیںان سے صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ جس خدا نے پاکستان کی حفاظت کےلئے ایسا بہادر اور جری اور ذہین انسان اس قوم کو عطا کیا ہے وہی اسے وقت بھی دےگا۔

ہاں تو یاد آیا کہ اگست آنے والا ہے ۔سعادتوں بھرا اگست ۔توقع ہے کہ اسی مہینے چوروں اور ڈاکووں کو عزت دار سمجھنے کا معمہ حل ہوجائے گا ۔توقع تو اس بات کی بھی کی جا سکتی ہے کہ شیخ رشید کسی لمحے کہہ دیں گے کہ اگر اگست گزر بھی گیاتو ستمبر نہیں گزر سکتا۔یہ جملہ لکھتے ہوئے ہونٹوں پر ذرا سا تبسم آیااور میں نے چہرہ گھما کرکھڑکی سے باہر دیکھا تو سامنے غروب ہوتا ہوا سورج(جو برطانیہ میں کبھی کبھی طلوع ہوتا ہے )لہو میں نہایا ہوا دکھائی دیا اوردل چاہا

مرتے ہوئے سورج پر دوشعر کہے جائیں اس بجھتی چتا بھی شعلے تو گنے جائیں

چل سندھ کے ساحل پر ہر موجہ ِطوفاں میں دریا کے مغنی سے کچھ گیت سنے جائیں

068 — بھینسوں کا سوئمنگ پول

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-068 | ↑ فہرست

بھینسوں کا سوئمنگ پول

====================

بھینسوں کا سوئمنگ پول

سپریم کورٹ میں بتایا گیاکہ فوزیہ بہرام کو بھینسوں کا سوئمنگ پول بنانے کیلئے حکومت کی طرف سے کروڑوں روپے دیئے گئے جس پر عدالت عالیہ نے حیرت سے پوچھا کہ کیااب بھینسیں بھی سوئمنگ کیا کریں گی۔ یہ خبر سننے میں آئی ہے کہ لاہور میں بھینسوں نے ایک احتجاجی جلوس نکالا کہ قدرت نے ہمیں سوئمنگ کا فن سکھایا ہے۔تیرنا ہماری جبلت میں موجود ہے ۔کسی کو ہماری سوئمنگ پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ بھینسوں کی لیڈر نے باڑے میں جلوس کے اختتام پر تقریر کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گرمی کی شدت بہت زیادہ ہے سو فوری طور پر ہر شہر میں بھینسوں کے سوئمنگ پول تعمیر کرائے جائیں ۔اس جلسے میں فوزیہ بہرام کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی ۔

میانوالی سے بھی دوچار بھینسیں اس احتجاج میں شرکت کیلئے لاہور گئی تھیں ۔ان کی واپسی پر میں نے ایک بھینس کا انٹرویو کرتے ہوئے سوال کیا کہ ”آپ اس احتجاج میں کیوں شریک ہوئیں “تو اُس نے کہا ”میں جانتی ہوں کہ یہ مسئلہ صرف بڑے شہروں میں رہنے والی بھینسوں کا ہے۔ یہاں میانوالی میں بلکہ سارے دیہی علاقوں میں ابھی تک انسان اور بھینسیں ایک ہی پول میں سوئمنگ کرتے ہیں ۔”پکہ ہیڈ“ پر اور ”کچے“ کے علاقے میں کتنے بھینسوں کے سوئمنگ پول ایسے ہیں جہاں بچے بڑے سب سوئمنگ کرتے ہیں اور اس اشتراک پر کوئی کبھی معترض نہیں ہوا۔اکٹھے رہنے کی اور اکٹھے نہانے کی ایک اپنی خوبصورتی ہے ۔پہلے بڑے شہروں میں بھی مشترکہ سوئمنگ پول ہوتے تھے مگراب وہاں بھینسوں کی سوئمنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔لوگوں نے سوئمنگ پولز کے اردگرد اونچی اونچی دیواریں کھینچ دی ہیں کہ بھینسیں وہاں تک نہ پہنچ سکیں۔اتنی خوفناک گرمی اور اتنی ہولناک لوڈشیڈنگ میں لاہور کی بھینسوں کولاہور کی اکلوتی نہر میں بھی سوئمنگ کی اجازت نہیں ہے ۔ان دنوں آگ اگلتی دوپہر میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہماری ”ناندیں “یعنی پانی والی کھرلیاں خالی پڑی ہوتی ہیں اور ہمارا ”گوتاوا“یعنی وہ مخصوص چارہ جس میں بھوسہ اور کھل بنولہ ملی ہوئی ہوتی ہے وہ بھی روز بروز بد ذائقہ ہوتا جارہا ہے ۔اس میں بھی ملاوٹ شروع ہوگئی ہے ۔کیا یہ زیادتی نہیں ہے ۔یہ طبقاتی تقسیم زیادہ دیرتک برداشت نہیں ہوسکتی ۔فوزیہ بہرام زندہ باد“۔میں نے کہا”مگر بی بی سی کے مطابق تو فوزیہ بہرام نے کہا ہے کہ نہ وہ بھینسوں کا سوئمنگ پول بنانا چاہتی تھیں اور نہ ہی انہوں نے اس مقصد کیلئے سابق وزیراعظم سے کروڑوں روپے لئے ہیں“۔بھینس فوراً بولی ”مجھے لگتا ہے یہ ہمارے بھی خلاف کوئی عالمی سازش ہورہی ہے ۔دراصل تیسری دنیا کے لوگوں میں اوربھینسوں میں کوئی خاص فرق نہیں تھااور اب بھی نہیں ہے مگر یہ جو پیٹ بھری ہوئی پہلی دنیا کے ایجنٹ اقتدار میں آگئے ہیں نا، انہوں نے یہ کوشش شروع کردی ہے کہ انسانوں اور بھینسوں کو الگ الگ کیا جائے مگر صرف غیر ملکی ایجنٹ اشرافیہ کو چھوڑ کر باقی تمام طبقے ہمارے اور زیادہ قریب آتے جارہے ہیں۔ مثال کے طور پر ہم بھینسیں کپڑے نہیں پہنتیں ۔لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کے کپڑے بھی اترتے جارہے ہیں اب پھر آدمی اور بھینسیں ایک جیسی ہوتی جارہی ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ ہمیں تو کسی دور میں بھی بجلی کی ضرورت نہیں پڑی“۔

میں نے پوچھا”کیا آپ کے خیال میں بجلی نہیں ہونی چاہئے“۔اس نے اپنی موٹی موٹی آنکھیں گھمائیں اور کہا ”اگر پورے ملک میں بجلی پر پابندی عائد کردی جائے تو ملک کے آدھے مسائل حل ہوجائیں گے ۔بے روزگاری ختم ہوجائے گی وہ تمام کارخانے جو پہلے بجلی سے چلتے ہیں انہیں چلانے کے لئے زیادہ سے زیادہ افرادی قوت کی ضرورت ہوگی ۔امیر لوگوں کوپنکھے جھلانے کیلئے زیادہ خدام رکھنے پڑیں گے ۔ہاتھ سے بنے ہوئے پنکھوں کی صنعت کو فروغ ملے گا۔نئے نئے ڈیزائن کے پنکھے مارکیٹ میں آجائیں گے ۔لالٹین بنانے کی نئی فیکٹریاں لگائی جائیں گی ۔لوگ شہروں کے تنگ و تاریک مکانوں میں رہنے کے بجائے دیہی علاقے میں رہنا شروع کردیں گے ۔ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے جس کی وجہ سے ماحولیات میں بہتری آئے گی ۔موبائل فون چارج نہیں ہوسکیں گے سو ان کی وساطت سے ہونے والی دہشت گردی ختم ہوجائے گی ،ٹیلی ویژن چلنا بند ہوجائیں گے اس سے بڑا فائدہ ہوگا لوگ بری بری خبروں اور برے برے تجزیوں سے محفوظ ہوجائیں گے ۔جلدی سوجانے کی عادت واپس آجائے گی لوگ صبح جلدی اٹھیں گے اور رات کو سکون سے اللہ کی عبادت کرسکیں گے“۔

میں نے ہنس کر طنزیہ کہا ”اس وقت لوڈشیڈنگ کی جو صورتحال ہے اسے دیکھتے ہوئے تو مجھے لگتا ہے کہ اہل اقتدار کو تمہارے مشورے پسند بھی آسکتے ہیں“۔ بھینس فوراً بولی ”حکومت میں ہماری جو بھینسیں شریک ہیں انہوں نے یہ مشورہ دیا ہے مگر اہل اقتدار نے اسے مکمل طور پرپسند نہیں کیا اور اندر کی بات تو یہ ہے کہ اب وہ سوچ رہے ہیں کہ اپنے محلات کو چھوڑ کر باقی تمام ملک میں بغیر بجلی کی زندگی کانیاتجربہ کر دیا جائے ۔انہوں نے اس مشورے پر اس حوالے سے بھی غور کیا ہے کہ اس طرح اِس ملکِ خداداد کو اِس چیختے دھاڑتے اور ناچتے گاتے ہوئے اور بین بجاتے ہوئے گناہ گار میڈیا سے بھی نجات مل جائے گی۔مجھے ذاتی طور پر یہ بات اس لئے بہت اچھی لگی ہے کہ اس سے انسانوں اور بھینسوں کے درمیان جو تفریق بڑھتی جارہی ہے وہ کم ہوجائے گی اور پھر سے انسان اور بھینسیں ایک ہی سوئمنگ پول میں سوئمنگ کرنے لگیں گے اور اس کے بعد نہ صرف یہ کہ کسی گوالے کو دودھ میں پانی ملانے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ بھینس کے آگے بین بجانے کانسلی تعصب سے بھرا ہوا محاورہ بھی لغت سے نکل جائے گا“۔

اس کے بعد وہ کچھ دیر خاموش رہی پھر اس نے اپنی گمبھیر ڈکراتی ہوئی آواز میں کہا”اِس وقت ہم مساوات کے جس راستے پر چل پڑے ہیں مجھے وہ وقت قریب آتا ہوا نظر آرہا ہے جب اہل اقتدار کا تعلق بھی ہماری ہی برادری سے ہوگا“۔

069 — اسد عمر سے جنرل عمر تک

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-069 | ↑ فہرست

اسد عمر سے جنرل عمر تک

====================

اسد عمر سے جنرل عمر تک

انیس سو کہتر کی پاک بھارت جنگ میں روشنی ہار گئی تھی ۔ ظلمتِ شب کو فتح نصیب ہوئی تھی۔بین الاقوامی تاریکیوں نے مملکتِ خداداد کے سیاہ دھبوں سے مل کرایسی خوفناک سازش کی تھی جس کا تدارک روشنیوں کے رکھوالے نہیں کر سکے تھے ۔انہوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں ۔جرات و شجاعت کی لازوال داستانیں رقم کیں مگرسفاک نتائج سے اپنی دھرتی کو محفوظ نہ رکھ سکے۔درد کے موسموں میں بہادری کے ماتھوں پرسجے ہوئے نشان حیدرآج بھی عظیم قربانیوں کے تابناک گواہ ہیں ۔میجر شبیر شریف جیسے شہیدوں کو قوم کیسے بھلا سکتی ہے ۔راشد منہاس کا نام کون بھول سکتا ہے ۔میجر محمد اکرم کی شہادت آسمان پر چھاتی پر سورج کی سنہری کرنوں سے ہمیشہ کیلئے ثبت ہوچکی ہے۔ اکہتر کی جنگ مجموعی طور پر ہمیں مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کے زیادہ تر محاذوں پر شکست سے دوچار پڑاتھامگر ایک محاذ چھمب چوڑیاں کا ایسا تھا کہ جہاں پاکستان فتح مند رہا۔اس محاذ کی کمان جنرل محمد عمر کے پاس تھی ۔وہی جنرل محمد عمر جواسد عمر کے والد گرامی تھے۔

کوئی دو تین ماہ پہلے میں نے زبیر عمراور اسد عمر کے حوالے سے ایک کالم لکھا تھاجس میں ان کے والد گرامی جنرل محمد عمرکاذکر بھی کیا تھاکہ محمود الرحمن کمیشن رپورٹ میں ان کا اسمِ گرامی بھی شامل ہے۔ابھی دوچار دن پہلے ایک دوست نے اسی با ت کو ذراوضاحت سے اپنے مخصوص انداز میں تحریر کر دیاجس پر تحریک انصاف کے لوگ خاصے برہم ہیں ۔یقیناًدوڑ جیتنے والے گھوڑے پر کوئی انگلی اٹھائے توتکلیف ہوتی ہے ۔اس تکلیف کی شدت کا احساس سونیا عرفان سے مل کر ہوا۔سونیا عرفان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی ایک ایسی معتبر خاتون ہیں جن کا جنابِ عطاالحق قاسمی بھی احترام کرتے ہیں۔ گذشتہ روزمیری ان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے ملتے ہی یہی قصہ چھیڑ دیا ۔ کہنے لگیں ’’تم کالم نگار بس سنی سنائی باتوں کو روایت کرتے رہتے ہیں ۔بے شک محمود الرحمن کمیشن رپورٹ میں جنرل عمر کا ذکر ہے مگراُس رپورٹ میں وہ واحد ایسے جنرل ہیں جس پر کمیشن نے کوئی فردِ جرم عائد نہیں کی اور اس کی وجہ یہ تھی کہ اکہتر جنگ کے وہ واحد ایسے جنرل تھے جو آج بھی ہمارے ہیروز میں شمار ہوتے ہیں۔ اکہتر کے زیروز میں وہی ایک ہیرو تھے۔ تم اسے بھی زیرو کرنے پر تلے ہو۔تم عجیب لوگ ہو۔پوری زندگی میں جس شخص کی پرویز مشرف سے صرف ایک ملاقات ہوئی اوروہ بھی کسی تقریب ۔تم لوگوں نے انہیں صدر پرویز مشرف کا مشیر قرار دے دیا ۔یہ بھی نہیں سوچا کہ پرویز مشرف نے جب اقتدار سنبھالا تو وہ تقریباً اسی سال کے بوڑھے آدمی تھے ۔ کتنی بری بات ہے ۔تم لوگوں کی دشمنی بیٹوں سے ہے اور برا بھلا باپ کو کہتے ہو ‘‘

میں نے اس کی بات کاٹ کر اسے کہا۔ ’’محترمہ آپ کا غصہ بجا مگرہماری ان کے بیٹوں سے کیا دشمنی ہوسکتی ہے ۔وہ کچھ ہمارا چرا کر تو نہیں لے گئے ۔ہم لکھنے والے لوگ دشمن دار لوگ نہیں ہوتے۔بس جس بات کو سچ سمجھتے ہیں وہی لکھتے ہیں ہم سادہ لوح لوگ ہیں ۔پتھروں اس امید پر نچوڑتے ہیں کہ ان سے ابھی آبِ زمزم بہہ نکلے گا۔پلیز ہمارے بارے میں ایسا مت سوچئیے‘‘

سونیا صاحبہ کا لہجہ تھوڑا سا نرم ہوا اور کہنے لگیں ’’میرے کہنا کا مقصد یہ ہے کہ جو کالم نگار تحریک انصاف کے خلاف ہیں وہ اسد عمر کے خلاف لکھتے ہوئے ان کے والدجنرل عمر تک چلے جاتے ہیں اور جو کالم نگار نون لیگ کے خلاف ہیں وہ زبیر عمر کے خلاف لکھتے ہوئے جنرل محمد عمر کو نشانہ بنانے لگتے ہیں ‘‘

میں نے پھر بڑے تحمل سے کہا ’’آپ نے پھر غلط کہا ہے ۔نہ کوئی کالم نگار تحریک انصاف کے خلاف ہے اور نہ نون لیگ کے خلاف۔ہاں یہ ممکن ہے کہ کوئی لکھنے والا نون لیگ کی لیڈلر شپ کو بہتر سمجھتاہو اورکوئی تحریک انصاف کی لیڈر شپ کو۔۔مگروہ لکھتا وہی ہے جسے اپنے طور سچ سمجھتاہے ۔بس اتنی سی بات ہے کہ تصویر کا جو رخ اس کے سامنے ہوتا ہے وہ اسی کی عکاسی کرتاہے۔وہ جن ستاروں کو دیکھتا ہے انہی کا ذکر کرتا ہے چاہے وہ کسی کی مانگ میں ہوں یا آسمان پر ۔‘‘

سونیا کہنے لگیں ۔’’ایسا ہی ہونا چاہئے مگر ایسا ہے نہیں۔آپ لوگوں کے تجزیے ، اخباروں کی پالیسی ، ذاتی پسند و ناپسند اور ذاتی مفادات سے بالاتر نہیں ہوتے۔‘‘

میں نے کہا’’ممکن ہے آپ کی بات کسی حد تک درست ہو مگر لفظ ’’مفادات ‘‘ پرمجھے سخت اعتراض ہے ۔اندازوں پر کسی کو مجرم نہیں قراردیا جاسکتا۔اکثر لوگوں نے اپنے اپنے واہموں کی عینک لگائی ہوتی ہے۔انہیں صرف وہی نظر آتا ہے جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں ‘‘

وہ ہنس کر کہنے لگیں ’’ چلو میں اِ س لفظ کو واپس لے لیتی ہوں ۔لیکن جب کوئی اُس اسد عمر کے بارے میں (جو پختون خواہ میں بجلی کی پیداکرنے والے اداروں کی پرائیویٹائزیشن کے سخت مخالف ہین) یہ لکھے کہ وہ اپنے مفادات کیلئے بجلی پیدا کرنے والے اداروں کو پرائیویٹائزیشن کی طرف دھکیل رہے ہیں توپھر آدمی سوچنے لگ جاتا ہے کہ سورج کو سیاہ گولا کہنے والے کے پس منظر میں ضرور کچھ موجود ہے۔‘‘

میں نے کہا ’’سونیا صاحبہ ! اخباروں میں لکھنے والے جنات نہیں ہوتے کہ ہر جگہ حاضر و ناظر ہوں اوروہی کچھ لکھیں جوانہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہو جو اپنے کانوں سے سنا ہو ۔ ایسا ممکن نہیں ۔لکھنے والوں کے موکلات ہوتے ہیں جو انہیں معلومات فراہم کرتے ہیں ۔ممکن ہے کسی وقت کسی موکل کی غلطی سے کوئی غلط بات درج ہو جائے مگریہ معمول نہیں ۔یہ ایک اتفاق ہے جو کبھی ہوگیا۔پھر کالم نگار جو کچھ لکھتے ہیں نہ وہ کسی عدالت کا فیصلہ ہوتا ہے نہ وہ کوئی الہامی تحریر ہوتی ہے ۔وہ ایک تجزیہ ہوتا ہے جس میں غلطی کالم نگار کے اپنے اعتبار کم کرتی ہے ۔بہر حال سچ یہی ہے کہ چاہے اسد عمر ہوں یا سلیم صافی ہم سب اپنی اپنی بساط کے مطابق تاریکیوں سے لڑ رہے ہیں ۔ایک روشن پاکستان کیلئے۔

070 — تیرے گھر کے سامنے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-070 | ↑ فہرست

تیرے گھر کے سامنے

====================

دنیا بسائوں گا تیرے گھر کے سامنے

عمران خان نے رائیونڈ مارچ کااعلان کیا اور لائل پور تک دھائی سنائی دی ۔ٹانگیں توڑنے والے گنڈاسے ہاتھوں میںلے کر گھروں سے نکل آئے ۔نوری نتوں اور مولا جٹوں کے ڈائیلاگ ٹی وی چینلوں پر گونجنے لگے۔مجھے ایسا لگا جیسے کسی جیالے عاشق نے کسی غیر ت مند گھر کے باہر ڈیرے ڈالنے کا اعلان کردیا ہو ۔وہ گانا یاد آگیا.

اک گھر بنائوں گا تیرے گھر کے سامنے

دنیا بسائوں گا تیرے گھر کے سامنے

عمران خان نے رائیونڈ میں گھر بنانے کا تو کبھی نہیں سوچا ۔البتہ وہاںکچھ دیر کیلئے یا کچھ دنوں کیلئے دنیا بسانے کا ارادہ ضرور رکھتے ہیںاور وہ بھی مذکورہ گھر سے خاصے فاصلے پر ۔اتنا دور بھی نہیں کہ خدانخواستہ عشاق کے گانوں ، ترانوں اور تقریروں سے اہل خانہ محروم رہ جائیں ۔جاتی عمرہ کے نواح میں تحریک انصاف کے احتجاج کی اور بھی بہت سی وجوہات ہونگی مگر شاید عمران خان یہ بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان کے لوگ وزیر اعظم کی ذاتی رہائش گاہ کا جاہ و جلال بھی دیکھیں اس کے حسن و جمال سے لطف اندوز ہوں ۔ایک اکلوتے محل کی طرف رواں دواں درختوں سے ڈھانپی ہوئی کارپٹ روڈ کا نظارہ کریں ۔اس طرف سے گزرتی ہوئی جوئے آب میں تیرتی ہوئی بطخوں کی اٹھکیلیوں سے محظوظ ہوں ۔بڑے بڑے دلانوں میں گھومتے ہوئے مور وں کا مشاہدہ کریں ۔چوکڑیاں بھرتے ہوئے ہرن دیکھیں ۔فواروں کے نکلتی ہوئی پانی دھاروں سے آنکھ مچولی کھیلیں ۔ہر طرف پھیلے ہوئے روشنیوں کے رنگ اپنی آنکھوں میں سمٹیں ۔یقینا تحریک انصاف کا یہ احتجاج پاکستانیوں کے لئے کسی پکنک سے کم نہیں ہوگا ۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ پکنک منانے والے ساتھ گھر کے مالک کیا سلوک کرتے ہیں ۔برطانیہ میں آئے دن برطانوی وزیر اعظم کے گھر کے باہر احتجاج کیلئے لوگ جمع ہوتے ہیں ۔ٹین ڈائوننگ سٹریٹ کے کونے پر کھڑے ہوکر سپیکر لگا کر تقریریںکرتے ہیں ۔یعنی وزیر اعظم احتجاجیوں سے بیس پچیس میٹر دور اپنے گھر میں بیٹھ کراپنے خلاف ہر طرح کی تقاریر سنتے ہیں ۔ کئی دفعہ یہ بھی ہوا ہے کہ اگر احتجاج کرنے والوں کی تعداد کم ہو تو وزیر اعظم کے گھر سے ان کی تواضع کیلئے کوئی کھانے پینے کی چیز بھی بھیج دی جاتی ہے۔مگرجاتی عمرہ میں تو امید یہی کی جارہی ہے کہ احتجاجیوں کا استقبال گنڈاسوں سے کیا جائے گا ۔

مجھے یقین ہے کہ جب جمائمہ خان کے گھر کے باہر نون لیگ کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا تو جمائمہ خان کی والدہ نے ملازمین سے کہا ہوگاکہ یہ جو لوگ ہمارے گھر باہر احتجاج کیلئے آئے ہیں ان کے کچھ کھانے پینے کا بندوبست کیا جائے ۔ یہ بری بات ہوگئی کہ یہ کچھ کھائے پیئے بغیر یہاں سے چلے جائیں مگر کسی نے سمجھایا ہوگا کہ ایسا نہ کریں آپ اِن لوگوں کو نہیں جانتی تو اگرایک بار کچھ کھانے پینے کا دے دیا تو یہ روز آکر کھڑے ہوجایا کریں گے ۔ممکن ہے جاتی عمرے والے بھی اِسی ڈر سے بن بلائے مہمانوں کی مہمان نوازی نہ کریں وگرنہ جائمہ خان کی ماں کی طرح وہ بھی بہت مہمان نوازلوگ ہیں۔ویسے یہ بن بلائے مہمان بھی بڑے سلجھے ہوئے لوگ ہونگے ۔اِن سے اُس کام کی توقع تو ہرگز نہیں کی جاسکتی جو ڈاکٹر طاہر القادری کے گھر جانے والے گلو بٹوں نے کیا تھا بلکہ اِن سے تو اس کام کی امید بھی نہیں جو سابق صدر فاروق لغاری کے گھر باہر احتجاجیوں نے کیا تھا ۔

کچھ احتجاجی یہ سوچ رہے تھے کہ وہ کچھ گدھے بھی ساتھ لے کر جائیں گے جنہیں وہیں باندھ آئیں گے مگر جہانگیر سلطان نے انہیں یہ کہانی سنا کر روک دیا''کہ ایک کسان اپنے گدھے کو اپنے گھر کے سامنے باندھنے کیلئے ہمسائے سے رسی مانگنے گیا تو اُس نے کہا۔'' رسی تو نہیں ہے میرے پاس، مگر ایک بات بتاتا ہوں اُس پر عمل کر۔رسی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔تُو گدھے کے پاس جا کر ایسی حرکتیں کرجیسے رسی کو گردن میں ڈال کر کستے اور پھر کھونٹی کے ساتھ باندھتے ہیں، دیکھنا گدھا رات بھر کھونٹے کے پاس ہی کھڑا رہے گا۔ رسی نہ ہونے کے سبب کسان نے مجبوراً اسی نصیحت پر عمل کیا اور گھر میں جا کر سو گیا۔صبح دیکھا تو گدھا کھونٹے کے پاس ہی کھڑاتھا۔کسان نے گدھے کو ہانک کر کام پر لے جانا چاہا تو اُس نے انکار کردیا۔ کھینچا، زور لگایا اور ڈنڈے برسائے مگر گدھا اپنی جگہ پر جمارہا۔ہمسایہ بھی تماشا دیکھ رہا تھا۔اُس نے پوچھا ''گردن سے رسی کھولی ہے؟''کسان نے حیرت سے پوچھا'': کونسی رسی؟ میں نے تو بس رسی باندھنے کی اداکاری کی تھی، رسی تھوڑی باندھی تھی؟''ہمسایہ بولا ''بے شک تیرے نقطہ نظر سے تو رسی گدھے کے گلے میں نہیں ہے، مگر گدھے کے نزدیک تو رسی گلے میں موجود ہے ۔کسان نے واپس جا کر گدھے کی گردن سے اور بعد میں کھونٹے سے رسی کھولنے کی اداکاری کی اور گدھا خاموشی سے مالک کے ساتھ چل پڑا۔

گدھے کے گدھے پن پر مسکرائیے نہیں ۔ہم سب کی گردنوں میں کئی غیر مرئی رسیاں موجود ہیں جو ہمیں لاشعوری طور پر آگے بڑھنے سے روکے رکھتی ہیں ۔کئی طرح اعتقادات ، عادات ، رسوم و رواج ، وہم اورسماجی دبائو کی رسیاں جوہمیں دکھائی نہیں دیتیں مگر ہم ان کے شکنجے میں جکڑے ہوتے ہیں ۔یہی کہ فلاں کو ووٹ نہیں دینا ۔فلاں نے کہہ دیا ہے ۔ یہ بندہ ایماندار ہے مگر ووٹ ضائع کیوں کریں اُس نے جیتنا تو ہے ہی نہیں۔یہ نہیں کرنا وہ نہیں کرنا ۔کہیں یوں نہ ہوجائے کہیں ووں نہ ہوجائے ۔اسی طرح کی کچھ رسیوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے ہی ہم لوگ رائیونڈمارچ کر رہے ہیں ۔سو دوسروں کے دروازوں پر گدھے باندھنے سے بہتر عمل یہ ہے کہ اپنی گردنوں میں پڑی ہوئی نادیدہ رسیاں نکالی جائیں ۔ویسے تو اس سنجیدہ کہانی نے ساری پکنک کا مزا کرکرا کر کردیا ہے پھر بھی رائے ونڈ مارچ میں شریک ہونے والوں کیلئے مشورہ ہے کہ کھانے پینے کی اشیا ضرور ساتھ لے کر جائیں کیونکہ مجھے لگتا ہے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کا واقعی یہی خیال ہے کہ دنیا بسائیں گے تیرے گھر کے سامنے ۔یعنی دھرنا

071 — انٹرویو کے مقاصد

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-071 | ↑ فہرست

انٹرویو کے مقاصد

====================

انٹرویو کے مقاصد

وہ جن کے کاندھوں پر ستارے چمکتے ہیں ان کی بے کراں حکمرانی کواکثر سیاست دان ظلمتِ شب سے تعبیر کرتے ہیں۔چونکہ انہی کے سبب پیپلز پارٹی کو تین مرتبہ اور نون لیگ کو دو مرتبہ اقتدار سے علیحدہونا پڑا ہے اس لئے وہ عسکری قیادت سے لاشعوری اورشعوری دونوں سطحوں پرمخاصمت رکھتی ہیں۔ان کے خیال میں لا محدود طاقت کے اِس وجود بوتل میں بند کئے بغیراصلی حکمرانی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔اپنی مرضی کے چراغ نہیں چل سکتے ۔نسل در نسل چلنے والی سلطنت قائم نہیں ہوسکتی۔ان کے سینوں میں افواجِ پاکستان کا بجٹ تیر کی طرح پیوست رکھتا ہے ۔انہیں کیوں نہ تکلیف ہوآخراتنی بڑی کا کمیشن ان کی دسترس سے باہر ہے۔اِسی بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے ایک بار خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ” افواجِ پاکستان نے قوم کی ہڈیوں سے گوشت تک اتار لیا ہے۔بھارت کے ساتھ ہونے والی پانچ جنگوں پر کمیشن بٹھایا جائے تاکہ ان پاکستان کا سر شرم سے جھک جائے ۔“ وہ جن دل میں منافرت کا الاﺅ روشن تھا انہیںوہ تقریر اتنی پسند آئی کہ خواجہ صاحب وزیر دفاع بنا دئیے گئے ۔پھر آصف علی زرداری نے وزیر دفاع سے ملتی جلتی کی تقریر کی ۔

اینٹ سے اینٹ بجا دینے کا اعلان فرمایاتو اس اعلان انہیں توقع تھی بلکہ یقین پر صاحبانِ اقتدار انہیں کندھوں پر اٹھا لیں گے مگر سیلاب کا پانی اپنا رخ بدل چکا تھا۔ سوجب زرداریوں کے سردار نے مڑ کے دیکھا توپیچھے کوئی بھی نہیںتھا ۔شاید سب کو اپنی اپنی گرفت میں آنے والی غلطیاں یاد آگئی تھیں ۔بیچارے کیا کرتے ۔کچھ روز بحیرہ ٹاﺅن میںافسرہ ، ملول اور غمگین رہے۔غم غلط کرنے والے چاندبھی شاید کہیں سلاخوں کے پیچھے تھے۔مجبوراً دبئی سدھار گئے ۔اور اب واپسی کا سفر اتنا آسان نہیں۔اس واقعہ کے بعد یہ خیال کیا جانے لگا کہ اب عسکری قیادت اور جمہوری قیادت کی تصویریں ایک ہی فریم میں سج گئی ہیںیعنی حالات بہتری کی سمت جارہے ہیں۔

اور پھرنائین زیرومیں رینجرز کے داخل ہوگئے۔ ایم کیو ایم نے حکومت کو آواز دی۔مگر جواباًخاموشیوں کے شور کے سوا کچھ نہ سنا دیا۔ایم کیوایم اس شور کا یہی مفہوم لیا کہ حکومت افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔پرریشان حال الطاف حسین نے ادھر ادھر نگاہ دوڑائی اور پھر انڈیا اورنیٹو کی فورسز کی طرف لگاوٹ بھری نظر سے دیکھا۔ بس دو بول کہے ۔اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف بول پڑے”پس ثابت ہو گیا ہے کہالطاف حسین دشمن کےلئے کام کررہا ہے“۔اس بیان سے ایک بار پھر حکومت اور افواج پاکستان میں مفاہمت دکھائی دی مگر اس کے ساتھ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اِس خوش فہمی کو زیادہ دیر فضا میں رہنے نہ دیا اور جنرل ظہیر اسلام اور جنرل پاشا کا نام لے کر کہا کہ انہوں نے نون لیگ کی حکومت ختم کرنے کی سازش تیار کی تھی اورمراعات یافتہ قلم دیواریں کالی کرنے لگ گیا۔ یہ دھندلکا ذرا سا چھٹا تو ایم کیو ایم نے سورج کے سامنے دیوار اگا دی ۔یعنی اس کے ممبران ِ اسمبلی مستعفی ہو گئے ۔اور حکومتی ایوانوں میں چلنے والوں کی رفتار تیز ہوگئی ۔ممبران کو منایا جانے لگا۔فوراً الطاف حسین پھر سچے اور کھرے پاکستانی قرارپا گئے ۔نیٹو اور انڈیا کی باتیںبے مفہوم ہو گئیں ۔الطاف حسین کی لہکتی ہوئی آواز پھر نیوز چینلز سے سنائی دینے لگی ۔

مگرمعاملات بہتری کی سمت نہ پڑھ سکے کیونکہ افواج ِ پاکستان نے کراچی میں ہونے آپریشن کومحدود کرنے سے انکار کردیاہے۔بیچاری حکومت چکی کے دو پاٹوں میں آگئی ہے اگر ایم کیو ایم کے ممبران استعفے واپس نہیں لیتے تو حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی

اس کے بعدزیادہ امکان اِسی بات کا ہے کہ تحریک انصاف پختون خواہ کی اسمبلی توڑدے گی اورپنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی سے مستعفی ہوجائے گی کیونکہ عمران خان تو ابھی تک پُر یقین ہے کہ عام انتخابات دوہزار پندرہ کے آخر میں دوہزار سولہ کے شروع ہونگے۔سابق صدر آصف علی زرداری کا بھی یہی خیال ہے کہ ایم کیو ایم کے استعفے مڈٹرم الیکشن پر منےج ہونگے ۔ دوسری طرف اگر نون لیگ کی حکومت افواج ِ پاکستان پر دباﺅ ڈالتی ہے وہ کراچی کے آپریشن میں ایم کیو ایم کے مجرموں کو گرفتارنہ کرے تو اس دباﺅ کا کوئی نتیجہ بھی برآمد ہوسکتا ہے ۔اِسی صورت حال سے نکلنے کےلئے مشاہد اللہ نے بی بی سی کو انٹرویو دیا ۔اس انٹرویوکے دومقاصد تھے ایک تو یہ کہ الطاف حسین کو یہ پیغام مل جائے گا کہ افواج پاکستان کے بارے میں جو تمہارے خیالات ہیں ہمارے بھی کچھ اُن سے مختلف نہیں۔دوسرا عسکری قیادت کسی حد تک دباﺅمیں آجائے گی۔کیونکہ حکومت دیکھتی آرہی ہے کہ اپنے خلاف ہونے والی گفتگو مسلسل عسکری قیادت بڑی صبر وتحمل سے سنتی چلی جا رہی ہے۔اس لئے حکومت کا خیال ہے کہ وہ مشاہد اللہ کے اس انٹر ویو کو بھی نظر انداز کردے گی کیونکہ وزیر اعظم کے ترجمان نے مشاہداللہ کے الزامات کی تردید کردی ہے۔خود مشاہد اللہ نے بھی کہہ دیا ہے کہ بی بی سی میراانٹرویو سیاق و سباق کے ساتھ نشر نہیں کیا۔تازہ ترین خبر ہے ایم کیو ایم کو راضی کرنے کےلئے اسحاق ڈار مولانا فضل الرحمن کے گھرپہنچ گئے اور وہاں الطاف حسین کو منانے کےلئے لندن کا پروگرام ترتیب دیا گیاہے

072 — امید ، صبر اور اعتماد

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-072 | ↑ فہرست

امید ، صبر اور اعتماد

====================

امید ، صبر اور اعتماد

میں اوجڑی کیمپ کا سانحہ ہوا اسلام آباد اور راولپنڈی میں میزائلوں کی برسات ہوئی اس حادثہ میں تیرہ سو افراد جاں بحق ہوئے ۔ان دنوں محمد خان جونیجو پاکستان کے وزیر اعظم تھے انہوں نے اس حادثہ کی تحقیقات کےلئے ایک کمیشن بنایاجس کے نتیجے میں صرف ایک ماہ کے بعد جنرل ضیا الحق نے قومی اسمبلی سمیت محمد خان جونیجو کوسندھڑی بھیج دیا ۔کارگل کی جنگ کے خاتمے کے بعد میاں نواز شریف نے جنگ کی تحقیقات کےلئے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا تو انہیںجنرل پرویز مشرف نے کال کوٹھڑی میں پہنچا دیا۔اس وقت پھر عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے احتجاجی دھرنوں میں فوج کے کردار پر کمیشن بنایا جارہا ہے ۔ مختلف ٹی وی چینلز سے ایسی فوٹج جمع کی جارہی ہے۔جنرل شجاع پاشا اور جنرل ظہیر اسلام کے نام لئے جارہے ہیں۔یقینا کچھ دنوں بعداس لسٹ میں جنرل راحیل شریف ، جنرل رضوان کے نام بھی شامل ہوجائیں گے ۔مجھے خوف آرہا ہے کہ کہیں اِس لولی لنگڑی جمہوریت کی فلائٹ بھی لنگڑے آموں کی پیٹوں کے ساتھ کسی اجنبی ایئرپورٹ پر نہ اتر جائے۔

لندن میں اگر عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کی ملاقات ہی لندن سازش پلان ہے تو میں اس کا چشم دید گواہ ہوں ۔یہ کارنامہ میرے ایک قریبی دوست نے سرانجام دیا تھا ۔ اور اگر فوجی جنرلوں کے ساتھ عمران خان یا ڈاکٹر طاہر القادری کی ملاقاتیں ’سازش‘ قرار دی جارہی ہیں توان سے کون انکار کرسکتا ہے خود جنرل راحیل شریف نے ساڑھے چار گھنٹے ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی ۔ان کی عمران خان سے بھی ایک آدھ گھنٹہ گفتگو رہی ۔عمران خان پر افواجِ پاکستان سے مراسم کا الزام لگانے والے محسن جمہوریت جاوید ہاشمی جوآج کل فوج کے سیاسی کردار کے سخت مخالف ہیں ۔کسی زمانے میں فوج کے سیاسی کردار کے بہت بڑے حامی ہوا کرتے تھے۔کئی جنرلز کے ساتھ ان کے تعلقات تھے۔وہ بھی بہت سے دوسرے جمہوریت نوازوں کی طرح جنرل ضیا الحق کی کابینہ کے وزیر ہوا کرتے تھے ۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ انہیں عمران خان کے فوجی جنرلوں سے تعلقات پرتکلیف کیوں ہے۔ عمران خان کے روابط اپنے ملک کے جنرلز کے ہیں ہمسایہ ملک کے جنرلوں کے ساتھ تو نہیں ۔(سنا ہے آج کل ہاشمی صاحب اپنی بیٹی کے کسی کام کےلئے کوشاں ہیں جو نہیں ہورہا ۔وہ جب مایوس ہو کرشام کو واپس آتے ہیں تو حکومت پرغصہ نکالنے کےلئے عمران خان کے حق میںبیان دے دیتے ہیں۔پھر اگلی صبح نئی امید کے ساتھ کام کےلئے نکلتے ہیںاور عمران خان کے خلاف ایک آدھ بیان داغ دیتے ہیں کہ شاید کام ہوجائے )بہر حال عمران خان تو آج تک کسی کو جنرل ضیا کی باقیات کا طعنہ نہیں دیا۔

جہاں تک عمران خان پر فوجی مداخلت کی راہ ہموار کرنے کا الزام ہے تو یہ انتہائی لغو بات ہے ۔عمران خان اگر مارشل لاءلگوانا چاہتے تو ان کےلئے کیا مشکل تھی ۔وہ جس وقت چاہتے صوبہ پختون خواہ کی حکومت توڑ دیتے اور اُس وقت جب لوگ قومی اسمبلی کے احاطہ میں براجمان تھے ان کےلئے قومی اسمبلی کی عمارت پر قبضہ کرنا کونسا مشکل کا تھا۔مگرانہیں معلوم تھا یہ دونوں عمل ایسے ہیں جس کے بعد مارشل لا کو روکنا ممکن نہیں رہے گا ۔سو انہوں نے ایسا نہیں کیا۔میرے نزدیک تو عمران خان نے جمہوریت کےلئے جتنی بڑی قربانی دی تھی اس کی کوئی مثال نہیں دی جاسکتی ۔سچ مچ پاکستان میں اگر کوئی محسن ِ جمہوریت ہے تو وہ عمران خان ہیں ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے جب پہلی بار ڈی چوک پر دھرنا دیا تھا تو اس وقت عمران خان پرکارکنوں کابہت سخت دباﺅ تھا کہ وہ اس دھرنے میں شریک ہوجائیں مگر عمران خان جانتے تھے کہ اس دھرنے میں تحریک انصاف کی شمولیت مطلب صرف اور صرف مارشل لا ہے ۔ سوا انہوں نے تمام دباﺅ برداشت کیا مگر دھرنے میں شریک نہیں ہوئے ۔

حقیقت یہی ہے کہ حالات اس وقت بھی نارمل نہیں ہیں۔ عابد باکسر کی طرح پٹیالہ کالونی فیصل آباد کے ایس ایچ او فرخ وحید بھی ملک چھوڑ آئے ہیں۔یقینا برطانیہ میں انہیں اسائلم مل جائے گی۔فیصل آباد کے نوید نامی نوجوان نے کسی کے کہنے پر انیس لوگوں کو قتل کرنے کا اقرار کیا ہے۔ملک اسحاق ، اس کے دوبیٹے اور گیارہ ساتھیوں کے قتل کے بعد لشکرِ جھنگوی کے کچھ لوگوں نے مقتدر حلقوں کو پنجاب حکومت کے کچھ لوگوں کے خلاف کئی ایسے شواہد دئیے ہیںجو حیرت انگیز حد تک خوفناک ہیں ۔دہشت گردوں کی فنڈنگ فراہم کرنے والوں میں ایسے ایسے نام شامل ہیں کہ کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔دوسری طرف جنرل راحیل شریف ملک سے ہر طرح کی دہشت گردی کے خاتمے کا تہیہ کرچکے ہیں ۔ صرف اسی بات سے اندازہ لگائیے کہ وہ اس سلسلے میں خود جنوبی افریقہ چلے گئے۔جہاںانہوں نے اپنے اس عزم کو دھرایا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گاان کے دورے کے نتیجے میں 65 گرفتار شدہ دہشت گردوںکے پاکستان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔جنرل راحیل شریف کا اٹلی کا دورہ بھی کچھ اسی نوعیت کا تھا۔سنا ہے اٹلی سے بھی کچھ گرفتار شدہ دہشت گرد پاکستان پہنچے والے ہیں جن کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

بلوچستان کی صورت حال کس قدر بہتری کی طرف جارہی ہے اس کا اندازہ بی بی سی کو دئیے گئے ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے اس بیان سے لگایا جا سکتا ہے جس میں اس نے خان آف قلات سلیمان داﺅد کے بارے میں کہا ہے کہ ان کا آزادی کی تحریک سے کوئی نہیں۔ڈاکٹر اللہ نذر نے ان عسکریت پسندوںپر بھی سخت تنقید کی ہے جنہوں نے عام معافی کے نتیجے میں ہتھیار ڈال دئیے ہیں اور قومی دھارے میں شریک ہوگئے ہیں ۔ہتھیار ڈالنے والوں کی کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گذشتہ روز 8 کمانڈروں سمیت 44قوم پرستوں نے ہتھیار ڈالے ہیں ۔پاک چین راہداری 870کلومیٹربلوچستان بنائی جانی تھی پاک فوج اس وقت تک تقریباً 550کلومیٹر کے قریب بناچکی ہے۔ایک علیحدہ گوادر پورٹ فورس بنائی جارہی ہے ۔جس میں زیادہ تر لوگوں کا تعلق بلوچستان سے ہوگا۔اسی سبب اس وقت پوری قوم کی نظریں جنرل راحیل شریف پر مرکوز ہیں ۔وہی اس وقت اس سفینے کا ناخدا ہیں۔مگر ایک ناپسندیدہ اطلاع بھی سماعت سے ٹکرائی ہے کہ قانون کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ایک سال پہلے اگلے چیف آف آرمی سٹاف کے نام کا اعلان کر سکتا ہے ۔اس لئے صرف دوماہ بعد وزیر اعظم پاکستان اگلے آرمی چیف کے نام کا اعلان کرنے والے ہیں۔یہ اطلاع بھی ہے کہ وزیراعظم کو کسی دوست نے مشورہ دیا ہے کہ وہ دوماہ کے بعدجنرل کیانی کی طرح جنرل راحیل شریف کی بھی تین سال کی ایکسٹینشن کا نوٹی فکیشن جاری کردیں تاکہ ہم دوہزار اٹھارہ کا سورج آپ کی حکمرانی میں دیکھ سکیں ۔اب دیکھتے پروانہ کس سمت جاتا ہے۔

رخِ روشن کے آگے شمع رکھ کر وہ یہ کہتے ہیں

اُ دھر جاتا ہے دیکھیںیا اِ دھر پروانہ آتا ہے

mansoor afaq (1988

073 — پیارے ہم وطنو! تمہیں نیند کیوں آتی ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-073 | ↑ فہرست

پیارے ہم وطنو! تمہیں نیند کیوں آتی ہے

====================

پیارے ہم وطنو! تمہیں نیند کیوں آتی ہے

منصور آفاق

یہ اتوار کی ایک سرد اور طوفانی رات تھی میں کسی کام سے ایک دوست کے گھر گیا وہاں تھوڑی دیر پہلے چوری کی واردات ہوچکی تھی ۔وہ میاں بیوی اپنے چاروں بچوں سمیت پکنک منانے کہیں گئے تھے۔واپس آئے تومعلوم ہوا کہ وہ لٹ چکے ہیں ۔گھر کی ہر چیز کھلی پڑی تھی ۔بہت سی چیزیں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ تمام قیمتی سامان غائب تھا۔بچوں کے لیپ ٹاپ،کیمرے الیکٹرانکس کی تمام چیزیں ،تمام جیولری چوری ہوچکی تھی ۔کچھ تو بہت ہی قیمتی جیولری تھی جو خاندانی طور پر چلی آرہی تھی ۔کچھ کیش تھاجو برے وقت کیلئے گھر میں رکھ دیا گیا تھا۔وہ دونوں میاں بیوی جاب کرتے تھے ۔انہوںنے عمر بھر جو کچھ کمایا تھا چور لے جا چکے تھے۔جو کچھ ورثے میں ملاتھا وہ بھی چوری کا مال بیچنے والی کسی دکان پر پہنچ چکا تھا۔ پولیس آئی جیسے آتی ہے اوراپنی کاغذی کارروائی مکمل کر کے چلی گئی ۔اس کے سوا کر ہی کیا سکتی تھی ۔پڑوسیوں کو خبر ہوئی تو وہ آگئے ۔کچھ قریبی دوستوں اور رشتہ دار وں کو فون کر کے بلا لیا گیا۔سب لوگ آئے دلاسہ دیااور ایک وقت کے بعدچلے گئے ۔چور گھر میں پڑی ہوئی چابیاں بھی اٹھا کر لے گئے تھے ۔خراب موسم کے باوجودرات کوہی تالے بدلنے والوں کو بلا لیا گیا ۔انہوں نے ابھی پچھلے دنوں نئی کار خریدی تھی ۔دوچابیاں ملی تھیں چالاک چورکار کی ایک چابی بھی ساتھ لے گئے تھے ۔یہ خطرہ پیدا ہوگیا چور رات کو کسی وقت آکرکار بھی نہ لے جائیں ۔وہ چیک بکس اور کچھ بنک کارڈزبھی اٹھا کر لے گئے تھے ۔سو بنک والوں کو فون کئے گئے۔ دونوں میاں بیوی کی عجیب کیفیت تھی ۔وہ ساری رات بچوں کے ساتھ ٹوٹی ہوئی چیزوں کو درست کرتے رہے۔ گھر کو اس قابل بنایا کہ سویا جاسکے مگر نیند آنکھوں سے کوسوں دورتھی ۔ شوہر تو کچھ حوصلے میں تھا مگربیوی کی کیفیت بہت بری تھی ۔ وہ بری طرح خوف زدہ ہوگئی تھی ۔پھر اپنا سب کچھ چلے جانے کا ہولناک دکھ اپنی جگہ پر تھا ۔وہ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد دروازے اورکھڑکیاں چیک کرتی تھی کہ کہیں کچھ کھلا ہوا نہ ہو ۔ چورکسی راستے سے پھر اندر نہ آجائیں۔ اسے وہم ہوگیا تھا کہ چور کہیں مکان کے اندر چھپاہواہے۔ حالانکہ وہ سارا گھر اچھی طرح دیکھ چکی تھی ۔رات تقریباً آنکھوں میں کٹ گئی ۔صبح ورکنگ ڈے تھا ۔موسم بھی تھوڑا بہتر ہوگیا تھامگر دونوں میاں بیوی کام پر نہیں گئے ۔ بچوں نے بھی ا سکول سے چھٹی کرلی تھی۔ماں میں اتنی ہمت بھی نہیں رہی تھی کہ ناشتہ تیار کرسکتی ۔باپ بازار سے ناشتہ لے آیا ۔ بیڈرومز کے زخم زخم دروازوں کو جوڑنے کیلئے مستری بلالیاگیا۔چیزوں کو دیکھنا شروع کیاگیا کہ کیا کیا بچ گیا ہے ۔اور کیا کیا لے گئے ہیں۔ دوردراز سے کئی دوست اور کچھ رشتہ داربھی افسوس کیلئے آگئے۔گلی والے بھی جمع ہوگئے ۔گلی والوں کو پریشانی تھی کہ اگر آج ان کے گھر میں چوری ہوئی ہے تو کل ہمارے گھر میں بھی ہوسکتی ہے ۔سب لوگ اس موضوع پر گفتگو کرنے لگے کہ گھروں کو کیسے محفوظ بنایا جائے وغیرہ وغیرہ ۔کئی دن تک میاں بیوی نے چوروں کے ڈر سے گھر کو خالی نہیں چھوڑاتھا ۔یہ چوری کی واردات کسی ہتھوڑے کی طرح ان کے ذہنوں پر لگنے لگی تھی ۔شوہر دفترجاتا تھا تو بیوی چھٹی کرتی تھی ۔ بیوی دفتر جاتی تھی تو شوہر چھٹی کر لیتا تھا۔میں چوری کی اس واردات پر غورکرتے ہوئے سوچنے لگا کہ پاکستان بھی ہم سب کاگھر ہے جہاں روز چور ی کی واردات ہوتی ہے مگر ہمیںمن حیث ا لقوم اس بات کا کوئی احساس تک نہیں ہوتا کہ آج پھر ہماراگھر لٹ گیاہے ۔کیاہم پاکستان کو اپناگھر نہیں سمجھتے ۔یا ہر طرح کے احساسات سے محروم ہوچکے ہیں۔یہ نہیں ہوسکتا کہ قوم یہ سوچ کر اس گھر (پاکستان ) میں رہ رہی ہو کہ تم بس اپنی جیبیں بھرو ۔گھر جاتا ہے تو جانے دو۔کہیں اسٹیل مل لٹ رہی ہے تو کہیں پی آئی اے کے تھکے ہارے طیارے ایئرپورٹس پر فروخت ہونے والے پرندوں کی طرح کھڑے ہیں کہ پتہ نہیں نیا صیاد کون ہے ۔کہیں پاکستان سپر لیگ کادبئی میں جشن جاری ہے ۔ یعنی ہم وہ بے حس لوگ ہیںکہ اپنے فنکشن بھی اپنے گھر نہیں کرا سکتے مگرہمیں کوئی پرواہی نہیںہے۔الٹا دن رات میڈیا پریہی نعرے لگا تے ہیں کہ ہم نے دہشت گردی کا خاتمہ کردیا ہے ۔ ہم کرپشن کے خلاف جنگ بھی شروع کر چکے ہیں جب کہ لگتا ایسا ہے جیسے سوائے فوج کے ہر ادارے میں غدر کا عالم ہے یعنی لوٹ مچی ہوئی ہے ۔پنجاب اور صوبہ پختون خوا کے حالات قدرے بہتر ہیں مگریہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہاں دہشت گرد موجود نہیں یا کرپشن نہیں ہورہی ۔ پیپلز پارٹی کے دور میں نیب کے چیئرمین نے کہا تھا کہ روزانہ سات ارب روپے کی چوری ہورہی ہے ۔لوگوں کے خیال میں اس چوری میں کوئی واضح کمی واقع نہیں ہوئی۔کچھ لوگ تو کہتے ہیںکہ نجکاری اور ٹیکس ایمنسٹی کے نام پرملک کے ساتھ کوئی بڑا فراڈ کیا جارہا ہے کچھ لوگ ان معاملات کو بہتری کی طرف ایک قدم بھی قرار دے رہے ہیں ۔ ایک طرف کہا جارہا ہے کہ پاکستان میں اربوں ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔ دوسری طرف یہ بھی سچ ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے اربوں ڈالر کا قرضہ بھی لے رہی ہے ۔معاملہ کیا ہے ۔کسی کی سمجھ میں نہیں آرہا کہ کوئی نگران حکومت بنانے کا مشورہ دے رہا ہے تو کوئی قومی حکومت کا شوشہ چھوڑ رہا ہے ۔کوئی چاہتا ہے کہ جنرل راحیل شریف فوری طور پر مارشل لاء لگا دیں۔جو چند درد مند افراد قوم میں موجودہیں وہ بیچارے دعائیںمانگنے پرلگے ہوئے ہیں مگربقول حسن نثار’’ جہاں دودھ اور دوا تک خالص نہ ہو وہاں دعا بھی خالص نہیں رہتی‘‘ ۔کاش اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نام تبدیل کرنے کےبجائے اُس کے کا م پر توجہ دی جاتی ۔کاش پی آئی اے اورا سٹیل مل کو اونے پونے فروخت کرنے کی بجائے انہیں خسارے سے نکالا جاتا ۔کاش آرمی چیف کی طرح چیف جسٹس بھی بیڈگورننس کے المیے کی نشان دہی کرنے کی بجائے اس کے لئے کوئی عملی اقدام کرتے۔ کاش وزیر اعظم پاکستان مری کو اپنی اصل شکل میں بحال کرنے کیلئے کئی گھنٹے میٹنگ کرنے کی بجائے مری کے لوگوں کی کردار سازی کیلئے صرف ایک گھنٹے کی میٹنگ کرتے ۔آپ یہاںمری کو پورا پاکستان تصورکیجئے کاش کہ یہ ہجوم ایک قوم میں تبدیل ہوجاتا ۔اپنے ملک کو اپنا گھر سمجھتا اور اس گھرمیں ہونے والی چوری پر اسی طرح پریشان ہوتا جیسے اپنے گھر میںچوری ہونے پر اس کی نیندیں اڑ جاتی ہیں ۔پیارے ہم وطنو کیا تم بتا سکتے ہو کہ ہمیں نیند کیوں آتی ہے۔

074 — ہاں یہ اقبال کا پاکستان نہیں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-074 | ↑ فہرست

ہاں یہ اقبال کا پاکستان نہیں

====================

ہاں یہ اقبال کا پاکستان نہیں

میں ہولی ووڈ کی اذان پر جاگاتو کنارِچشمہ ء ارمغانِ حجاز دیرتک علامہ اقبال سے گفتگو کرتا رہاجب اقبال نےکہاکہ’’فلسفی کوسچائی جاننے کی کوئی ضرورت نہیں اسے ان مسائل کا حل تلاش کرنا چاہئے جو انسانی زندگی کو درپیش ہیں‘‘تومیں اٹھ کھڑا ہوااورفلسفہ ء اقبال پر لکھی ہوئی تمام کتابیں میانوالی کی مونسپل کمیٹی کی لائبریری میں دے آیا۔جہاں اسسے پہلے بھی انقلاب کے کئی فلسفے منشی سیف اللہ نے بھاری بھرکم تالوں میں رکھے ہوئے تھے میں ان الماریوں کےعقوبت خانوں میں زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا۔مجھے معلوم ہو چکا تھا کہ فلسفی سچائی کی تلاش میں نکلا ہوا سائنس دان نہیں ہوتا۔میں نے اقبال سے پوچھ لیا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی کیسے ممکن ہے۔ انقلاب کیسے آسکتا ہےمگرسوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ لوگ جنہیں یہ ملک اطلس و کمخواب کے ملبوس پہناتے پہناتے خود برہنہ ہو گیا ہے۔جن کی الماریوں میں سونے کی سلیں رکھتے رکھتے اس کی اپنی تجوریاں سنسان ہوگئی ہیں۔جن کی جھولیاں بھرتے بھرتے خود اس کی اپنی جھولی خالی ہوگئی ہے۔جن کالے بوٹوں کی ایڑی کی ایک ایک قوس پر اس دھرتی نے کئی کئی کروڑ ڈالروار دئیے ہیں۔وہ تو ربڑ کے بنے ہوئے لوگ ہیں۔ٹوٹتے نہیں ہیں۔

کبھی سکڑ جاتے ہیں اور کبھی کھچ کر بڑے ہوجاتے ہیں ۔ عین ممکن ہے کہ کل خود شہبازشریف ہی پاکستان کے ایک بڑے انقلابی لیڈر کا فرغل پہن لیں ۔ نواز شریف نے فرما تودیا ہے کہ اسمرتبہ انتخابات میں مسلم لیگ انقلابی منشور لائے گی ،انقلابی تبدیلی لائے گی ،انقلابی تبدیلی آنے میں بس تھوڑا ساوقت رہ گیا ہے ۔میرا خیال ہے اب ایسی باتوں پر لوگ کم ہی یقین کریں گے ۔لوگوں کو معلوم ہے کہ پنجاب حکومت انکے پاس ہے اگر واقعی وہ کوئی انقلابی تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو پنجاب میں اس کا علمی مظاہرہ کیوں نہیں کرتے مگریہاقبال کے انقلاب کو روکنے والے ہیں بڑے چالاک ۔۔۔ہمارا واسطہ شیر کے روپ میں حکمرانی ء روباہ سے پڑا ہوا ہے ۔لہولگا کر شہیدوں میں شامل ہونے کا فن انہیں خوب آتا ہے لیکن اب یہ بات بھی روزِ روشن کی طرح عیاں ہوچکی ہے کہ پاکستان کو صرف انقلابِ اقبال کی لہو سے لتھڑی ہوئی شفق کی جھیلیں ہی صحبوں سے ہمکنار کرسکتی ہے۔یہ لال شفق کیجھیلیں سرمایہ دارانہ نظام کے قتل سے نمو دار ہوتی ہیں۔جاگیر داری کی قبر سے نکلتی ہیں اور ملائیت کی راکھ سے جنملیتی ہیں ۔سرمایہ دار جنہیں اقبال نے فرزندِ ابلیس کہا۔

تری حریف ہے یارب سیاست افرنگ

مگر ہیں اس کے پجاری فقط امیر و رئیس

بنایا ایک ہی ابلیس آگ سے تُونے

بنائے خاک سے اس نے دوصد ہزار ابلیس

زرداریوں جیسے امیروں اورشریفوں جیسے رئیسوں کا شمار انہی دو صد ہزار میں ہوتا ہے۔خداوند قدوس نے نظام زر کے انہینگہبانوں کو شداد اور قارون کے نام سے یاد کیاہے ۔ شداد اور قارون کی تباہی کے پریڈ میں اقبالیات کی کلاس میںداخل ہواتو وہاں مسئلہ ملکیتِ زمین چھیڑا ہوا تھا۔اقبال لغاریوں ،مزاریوں ،بھٹووں، جتوئیوں اورپگاڑوں سے پوچھ رہے تھے.

پالتا ہے بیج کو مٹی کی تاریکی میں کون

کون دریاؤں کی موجوں سے اٹھا تا ہے سحاب

کون لایا کھینچ کر پچھم سے بادِ سازگار

خاک یہ کس کی ہے کس کا ہے یہ نورِ آفتاب

کس نے بھر دی موتیوں سے خوشہءِ گندم کی جیب

موسموں کو کس نے سکھلائی ہے خُوئے انقلاب

اور پھرنواب آف کالاباغ کو مخاطب ہو کر کہتے ہیں

دہ خدایا یہ زمیں تیری نہیں تیری نہیں

تیرے آباء کی نہیں تیری نہیں میری نہیں

اقبال نے اس نظم کا سرنامہ بھی الارض اللہ رکھا ہے۔الارض اللہ قرآن حکیم کی ایک اصطلاح ہے جس کا مفہوم ہےکہ زمین اللہ کی ہے اور تمام مخلوق کے لئے برابر ہے۔

پک کے تیار جوہوتی ہیں کنواری فصلیں

ان کو زردار پہ ہی وار دیا جاتا ہے

جس نے کھیتوں کو پلایا تھا لہو چھاتی کا

جیسے کتا ہے کہ دھتکار دیا جاتا ہے

انقلابِ اقبال کی تیسری کرن ملائیت کی راکھ سے نکلتی ہے۔مدرسوں کی فیکٹریوں میں بنانے جانے والے روبوٹس کےمتعلق اقبال کو یقین ہے کہ ان کی آنکھیں نہیں بنائی جاتیں، یہ لوگ پیدائشی اندھے ہوتے ہیں اور قران حکیم کےاسرار ورموز،سورج کی زرتار شعاعوں کی طرح ہیں سومولوی کا دین ، دینِ محمدنہیں رہتا فساد فی سبیل اللہ بن جاتا ہے ۔ اقبال فرماتے ہیں.

مکتب و ملا واسرارِ کتاب

کورِ مادر زاد و نورِ آفتاب

دینِ کافر ، فکر و تدبیرو جہاد

دینِ ملافی سبیل اللہ فساد

اور پاکستان پچھلی تین دھائیوں سے اسی فسادِ فی سبیل اللہ کے نرغے میں ہے۔دینِ مصطفی کے نام پر ظلم و بربریت کی داستان لکھی.

جارہی ہے ۔ناموسِ رسول اللہ نیلام کیا جا رہا ہے ۔

یہ مفتی چند ٹکڑوں کیلئے فتوی بھی جڑتے ہیں

قبائے زہدو تقوی میں کئی شیطان بستے ہیں

یہاں روحیں بھی بکتی ہیں بدن کے بھاؤپڑتے ہیں

یہاں انسان سستے ہیں یہاں ایماں سستے ہیں

یہ کاروبارِ دینِ مصطفی کے دیکھ نظارے

یہ پاکستان ہے پیارے یہ پاکستان ہے پیارے

یہاں ایک سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر کوئی تبدیلی آئی تو اس کے بعد کونسا نظام ہو گا اس سلسلے میں علامہ اقبالنے اپنے خطبات میں فرمایاہے کہ حریتِ سا لمیت اور مساوات کی حقیقی اقدار کواز سر نو زندہ کیا جائے اوران کی روشنی میں اخلاقی معاشی ، سیاسی نظام کی نئی تشکیل کی جائے جو حقیقی اسلام کی سادگی اور افادیت کی آئینہ دارہو۔سو ہمیں اسلام کے تنا ظر میں ایک نئے سیاسی ، معاشی اور اخلاقی نظام کو تشکیل دینا ہوگااور اگر تبدیلی لانے والے یہ کام نہ کر سکے توپھر اسی بات کو درست سمجھ لیا جائے کہ ’’ہاں یہ اقبال کا پاکستان نہیں ‘‘

075 — لڑکھڑاتی ہوئی زبانیں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-075 | ↑ فہرست

لڑکھڑاتی ہوئی زبانیں

====================

لڑکھڑاتی ہوئی زبانیں

منصورآفاق

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا’’وزیراعظم آزاد کشمیر نے رات گئے لڑکھڑاتی ہوئی زبان میں مجھ سے سخت باتیں کی ‘‘انہوں نے اِس غلط فہمی کا بھی اظہار کیاکہ میں سمجھاتھا شاید تھکاوٹ کی وجہ سے زبان لڑکھڑا رہی ہے ۔زبان لڑکھڑانے کے کئی اسباب ہو سکتے ہیں بقول احسان شاہد

طبیعت خرابے پہ آئی تو سچ کہہ دیا

نشے میں زباں لڑکھڑائی تو سچ کہہ دیا

مگر میری نظرمیں سلگتا ہوا سوال یہ ہے کہ اِس خرابے کا ذمہ دار کون ہے۔پیپلز پارٹی کے جیالے کا خون کس کی گردن پر جما ہوا ہے ۔الزامات کی آگ تو دونوں طرف برابر لگی ہوئی ہے ۔کچھ لوگوں کا یہ خیال بھی ہے کہ انتخابی عمل میں اتفاقی طور پر قتل ہونے والے ایک شخص کو بنیاد بنا کر پیپلز پارٹی کوئی اور کھیل شروع کرنا چاہتی ہے۔آزاد کشمیر میں حکومتی احتجاج۔ یوم سیاہ کے جلوس۔خوفناک تقاریر۔لاشیں گرانے کے نعرے۔یہ سب کیا ہے۔یقینایہ سب کچھ دیکھ کرشادابیوں کی آخری حدتک پہنچی ہوئی وادی گریز اشکبارہوگی۔اشکبار تو وہ پہلے بھی ہر کشمیری کی شہادت پر ہوتی ہے مگرپہلے اشکباری کا سبب بھارتی فوجیوں کی گولیاں ہوتی تھیں۔ہلمت کی بے پناہ بلندی پہ بادلوں میں بہتا ہوا پانی اپنے رنگ کو سرخ ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوگا۔ اگرچہ اس کے پانیوں میں یہ سرخی کوئی نئی چیز نہیں۔بس سمت کا فرق ہے۔ اس مرتبہ یہ سرخی اُس رخ سے آئی ہے جس رخ سے پانی واپس نہیں جایا کرتا۔ مجھے لگتا ہے اس صور ت حال پرلاکھوں برس قدیم گھنے جنگلوں کا بارود سے بھرا ہوا کیل بھی رودیا ہوگا۔صحنِ شاردا میں کہیں بدھ کی آتماخوں سے داغدارہوکر اپنے معمول سے کچھ زیادہ چکراتی پھررہی ہوگی ۔

ان باتوں کا سبب صرف ایک جیالے کی شہادت نہیں۔ نکیال کے حادثے سے نکلنے والی وہ سیاہی ہے جو تحریک ِکشمیر کی روشنیوں کو سنولا رہی ہے۔جس کے سبب معصوم داکھن کی مقدس سفیدیوں کا عہدِ انتظاربڑھ رہا ہے۔جس کی وجہ سے شمسہ بری کے پیچھے چناروں کا سرخ رو مقتل بجھنے کی امید بجھ رہی ہے۔اب درختوں کے تھال میںرکھی ہوئی بنجوسہ جھیل کی پکارکہیں سنائی نہیں دے رہی۔ایسا لگتا ہے جیسے چکوٹھی کی گود میںسوئے ہوئے کشمیر ی شہیدوں کا لہورائیگانی کی طرف رواں دواںہے۔امن و سلامتی کے پیمبرآپس میں دست و گریباں ہوگئے ہیں۔ بنام صبح کہسار چیرتی ہوئی جہلم کی موجیں ،بہتی ہوئی چنار بدن میتیںچوم چوم کر بین کر رہی ہیں۔لیپا سے قاضی ناگ کی پرشور سسکیاںسنائی دے رہی ہیں۔ چناری بچشم ِنم، پانڈو پہ آفتاب کے شعلوں کی سرد شام ہر صبح دیکھتی ہے اور انتظار کا ایک اور بلب روشن کرلیتی ہے۔پُرجہاد جیالوں کی لاش پررونے کیلئے ہرلمحہ کہیںسے چھم کا پُرشورآبشارگرتا ہے مگر ہوس ِ اقتدار ان تمام منظروں کی آوازیںگل کئے جارہی ہے۔ خون میں ڈوبی ہوئی تحریک ِکشمیر کو نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والی اقتدار کی رسہ کشی تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔یہ کیا ہوا ۔ کیسے ہوا۔ پہلی بار آزاد کشمیر کے کسی وزیر اعظم نے پاکستانی وزیر اعظم کوبھی اُسی نظرِبدسے دیکھا جس نگاہِ تُندسے وہ بھارتی وزیر اعظم دیکھتا چلا آرہا ہے۔کیا یہ کسی قیامت سے کم ہے کہ پوری دنیا کے سامنے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کیلئے نواز شریف اور نریندرمودی ایک جیسے ہوگئے ۔یہ کتنی خوفناک بات ہے۔ اس کا صحیح اندازہ شایدپاکستان میں رہنے والے نہ لگاسکیں ۔ مگر برطانیہ میں رہنے والے پاکستانی اِس بات کے زہرسے پوری طرح آشنا ہیں ۔

قصہ یہ ہے کہ ایک طویل عرصہ برطانیہ میں کچھ پاکستان مخالف لوگوں نے یہ تحریک شروع کررکھی ہے کہ کشمیریوں کو کسی طرح پاکستان سے بدظن کیا جائے ۔وہ لوگ خود مختار کشمیر کے نام پر لوگوں سے کہتے پھرتے ہیںکہ اگر بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کر رہا ہے تو آزاد کشمیر میں بھی کچھ کم نہیںہو رہا ۔خیال کیا جاتا ہے کہ اس تحریک کے پیچھے کسی بھارتی ایجنسی کا ہاتھ ہے ۔یہاںمیں اُ ن کشمیریوں کی عظمت کو سلام پیش کرناچاہتا ہوں جو اس پروپیگنڈا مہم کا بھرپور مقابلہ کررہے ہیں مگر صاحبانِ دروغ کو جھوٹ کے فروغ کیلئے کسی نہ کسی واقعہ کی ضرورت ہوتی ہے جسے بنیاد بناکروہ اپنی کمپین کو بڑھا سکیں ۔ابھی پچھلے دنوں انہوں نے تحریک چلائی تھی کہ وہ کشمیری جنہوں نے برطانیہ آتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹس کے سبب اپنی قومیت کے خانے میں پاکستانی لکھا تھا وہ وہاں کشمیری لکھوائیں اس مقصد کیلئے باقاعدہ فارم حاصل کئے گئے اور پھر انہیںہزاروں کی تعداد میں تقسیم کیا گیابلکہ کچھ لوگ ٹولیوں کی شکل میں گھروں میںجاتے تھے اور خود فارم بھربھر کر بھیجتے تھے۔اِس ساری کارروائی کا مقصد صرف پاکستان سے علیحدگی کے احساس کو اجاگر کرنا تھا۔دنیا بھر میں یہی لوگ دن رات خود مختار کشمیر کے نام پر پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنے میں لگے رہتے ہیں ۔جیسے ہی کوٹلی کا واقعہ ہوا تو یہاں برطانیہ میں یہی لوگ پھر متحرک ہوگئے ۔پھر ہمیں زہربھرے جملوں سے ڈسا جانے لگا۔

بہرحال تلخی بڑھ رہی ہے مگر جس تلخی پر میں ذرا پریشان ہوں وہ وزیر اعظم نواز شریف کی کابینہ کے لہجوں کی ہے ۔ایسا لگتا ہے وہ کسی بڑی الجھن میں ہیں ۔پی آئی اے کی ہڑتال کے وقت حکومتی لہجوں کی خوفناکی پوری قوم نے محسوس کی۔ اس ہڑتال کے کچھ شہیدوں کی میتیں ابھی تک انصاف مانگتی پھرتی ہیں ۔مجھے ایسا لگتا ہے کہ موجودہ حکومت جلدی جلدی کچھ کرنا چاہتی ہے اور نہیں کر پارہی یا کسی آتے ہوئے زلزلے کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے اور نہیں روک پا رہی ۔جس کے سبب اُس کاغصہ بڑھتا چلا جا رہاہے ۔شاید حکومت کی زبان غصے کے عالم میں لڑکھڑا رہی ہے ۔بہر حال زبانیں دونوں سمت لڑکھڑا رہی ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی لڑکھڑاہٹ جلد ختم کرے۔

076 — جانے کی باتیں جانے دو

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-076 | ↑ فہرست

جانے کی باتیں جانے دو

====================

جانے کی باتیں جانے دو

منصورآفاق

سوشل میڈیا میں بھی یہی تحریک چل رہی ہے کہ ’’جانے کی باتیں جانے دو‘‘ ۔اسلام آباد کی سڑکوں پر بھی یہی بینر آویزاں ہیں۔ان پر لگانے والے کا فون نمبر بھی درج ہے ۔ اسلام آباد ایک ایسا شہر ہے جہاںکوئی بینر حکومت کی اجازت کے بغیرنہیں لگایا جاسکتا یعنی روکنے کی اِس تحریک میں سرکار کی اجازتِ عالیہ بھی شامل ہے۔بے شک کچھ لوگوں کوراحیل شریف کی تقریباً ساڑھے آٹھ سو راتیں اور ساڑھے آٹھ سو دن لمحہ بھر ہی محسوس ہو رہے ہیں۔انہیںبالکل ایسا ہی لگ رہا ہے جیسے ’’آئے ہو ابھی ، بیٹھو تو سہی ، جانے کی باتیں جانے دو ‘‘اور کچھ لوگوں پریہ ایک ایک لمحہ ایک ایک صدی کی طرح گزر رہاہے ۔وہ تین سال مکمل ہونے کے انتظار میں دبئی کی سڑکوں پر ایک دوسرے کو کہتے پھرتے ہیں’’چند روز اور مری جان فقط چند ہی روز‘‘

مجھے اس بات کا یقین ہے کہ جنرل راحیل شریف کیلئے چلائی جانے والی اِس’’ تحریک ِ طوالتِ قیام‘‘ کے پیچھے موجودہ حکومت کے خیر خواہ ہی ہیں۔کیونکہ صاحبانِ باریک بین اِس راز سے پوری طرح واقف ہیں کہ موجودہ حکومت کو سب سے زیادہ فائدہ جنرل راحیل شریف کے مزاج ِ گرامی کی وجہ سے ہوا ہے۔ اگر ان کی جگہ کوئی اور کماندار ہوتا تو اس وقت حکمرانی کا منظر نامہ کچھ اور ہوتا۔پھول اور طرح کے کھلتے ۔مہکاریں اور طرح کی ہوتیں ۔بے شک عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے اسلام آباد کے دل میں طویل دھرنے موجودہ بساط لپیٹنے کیلئے بہت تھے۔ ماڈل ٹائون سے اٹھائی جانے والی چودہ لاشیںآسانی سے چودہ سولیوں کو سجا سکتی تھیں۔ بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی تجارت پر آنکھیں بند کرکے کسی کو بھی غدار ثابت کیا جاسکتا تھامگر اِس کے برعکس سپہ سالار نے اپنی حکومت کو روشنی اور خوشبو کے تحائف پیش کئے۔

حکومت ِوقت جنرل راحیل شریف کی بدولت ببانگ دہل یہ کہنے کے قابل ہوسکی ہے کہ’’ ہم نے طالبان کی کمر توڑ دی ہے‘‘ کچھ عرصہ پہلے تک یہی صاحبان ِ اقتدار خوف ِطالبان میںلرزہ بر اندام تھے اور ساٹھ ہزار پاکستانیوں کے قتل کے مقدمے میں صرف مذاکرات کوہی قابل عمل حل سمجھتے تھے حتی کہ بقول عمران خان سابق آرمی چیف نے بھی کہہ دیاتھا کہ طالبان کے خلاف آپریشن میں کامیابی کے امکانات صرف چالیس فیصد ہیں۔

طویل عرصے سے آتش فشاں کی طرح دہکتا ہوا کراچی اِسی سپہ سالارِ اعظم کی پیش قدمی کے سبب دوبارہ روشنیوں کاشہر بن گیا۔ٹارگٹ کلر خود ٹارگٹ بن گئے۔دہشتگروں کے سہولت کاروںسے ہر سہولت چھن گئی۔وہ چور اور ڈاکو جو کل تک صاحبِ عزوجاہ تھے۔ایئرپورٹس تک ان کی تصویر یں پہنچ گئیںاور ان تمام باتوں کا کریڈٹ خود بخودموجودہ حکومت کے دامن میں آگرا یعنی نون لیگ کی کامیاب حکومت کے تین سالوں کے پیچھے صر ف جنرل راحیل شریف کا تابناک چہرہ دکھائی دیتا ہے۔اسی لئے تو نون لیگ کے اصل ہمدرد کسی صورت بھی نہیں چاہتے کہ جنرل راحیل شریف کی بجائے کوئی اور آرمی چیف آجائے ۔پتہ نہیں نیا آرمی چیف کیسا ہو ممکن ہے ۔رسک بہت ہے اور ذہین لوگ بے وجہ رسک نہیں لیا کرتے ۔

گزشتہ دنوںسابق وفاقی سکرٹری روئیدادخان نے یہ پیشں گوئی فرمائی ہے کہ جنرل راحیل شریف مارشل لاء لگانے والے ہیں۔وہ بزرگ آدمی ہیں ۔میں یہ تو نہیں کہتا کہ انہیں نسیان کا مرض لاحق ہوچکا ہے مگر یہ طے شدہ بات ہے کہ انہیں ماضی بعید کی باتیں بہت یاد ہیں مگر ماضی قریب کے معاملے میں ان کی یادداشت زیادہ اچھی نہیںرہی ۔وہ وزیر اعظم نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کے درمیان اچھے مراسم کو اُسی طرح دیکھتے ہیں جیسے جنرل ضیا الحق اور ذوالفقار علی بھٹو کے درمیان تھے۔مگر وہ اس بات پر دھیان نہیں دیتے کہ جنرل راحیل شریف نے اگر مارشل لاء لگانا ہوتا تو وہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہر معاملے میں پوری ایمانداری کے ساتھ مدد نہ کرتے بلکہ انہیں کسی گہری کھائی میں گرنے دیتے۔پچھلے ڈھائی سال سے چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانے دیا جو ان کیلئے نقصان کا باعث بن سکے ۔بیشک وزیر اعظم کا ایک ذرا ساغلط قدم ملک کو تباہی کی کسی گہری گپھا میں پھینک سکتا ہے اور وزیراعظم نواز شریف نے بھی آنکھیں بند کر کے جنرل راحیل شریف پر اعتبار کیا ہے ۔جو بھی ان کی طرف سے مشورہ آیا اسے حرزجان بنالیا۔سو میرے نزدیک اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ جنرل راحیل شریف کسی وقت بھی مارشل لاء لگاسکتے ہیں۔ہاںاگر وزیر اعظم نواز شریف خود بضد ہوجائیں تو پھر میں کچھ نہیں کہہ سکتا ۔ایک بار پیر مہرعلی شاہ سے کسی نے پوچھا تھا کہ کیا سید بھی جہنم میں جائیں گے تو وہ کہنے لگے ۔’’نہیں بالکل نہیں جائیں گے ۔ہاںاگر خود سید بادشاہ بھاگ بھاگ کر دوزخ میں چھلانگیں لگانے لگیں تو انہیں روک کوئی نہیں سکتا‘‘۔ ویسے کہتے ہیں اِس قماش کے لوگوں پر مارچ اور اپریل کا مہینہ بہت بھاری ہوتا ہے ۔

مارچ اور اپریل کے مہینے میں پی ٹی آئی اپنی ’’سونامی ٹو‘‘لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور پنجاب حکومت کے ترجمان بھی اس سلسلے میں ان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ ’’ عمران خان ایک مرتبہ پھر ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں ‘‘کیا مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنا ملک دشمنی ہے ۔ کیا غریبوں اور مزدوروں کے لئے دھرنا دینا ملک دشمنی ہے ۔ کیاکرپشن کو روکنے کی تحریک چلانا ملک دشمنی ہے ۔پھر یہ بات ترجمان ِ حکومت پنجاب نے ان کے پانچ مطالبات پر کہی ہے ۔پتہ نہیں کونسا مطالبہ ملک دشمنی کے زمرے میں آرہاہے ان سے گزارش ہے کہ پلیز اپنے بیان کی تھوڑی سی وضاحت کریں ۔اپنی معلومات کے مطابق تو یہ پانچ مطالبات ہیں ۔پٹرول اور مٹی کا تیل 5، ڈیزل 20 روپے فی لٹر سستا کریں۔ گیس پر انفرا سٹرکچر ٹیکس واپس کیا جائے۔بجلی پر3 نئے ٹیکس واپس لئے جائیں۔ قومی اداروں کی انتظامیہ درست کی جائے۔ اسٹیل مل اور دیگر اداروں کے ملازمین کی رکی تنخواہیں ادا کی جائیں۔یہ پانچوں مطالبات سراسر موجودہ حکومت کے حق میں ہیں ۔اگر حکومت نے یہ پانچ کام کر دئیے تو یقیناعوام میں نون لیگ کی حکومت کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا۔اس کافائدہ عمران خان کو قطعاً نہیں ہوسکتامگر عمران خان کو ایسی باتوں کی کب پروا ہے۔وہ نیک نیت آدمی ہیں اور یہی چیز اسے بلندیوں کی طرف لئے جارہی ہے مگر ایک بات ہے کہ عمران خان نے جنرل راحیل شریف سے یہ نہیں کہا ’’جانے کی باتیں جانے دو‘‘۔

077 — عطاءالحق قاسمی کےلئے مشورہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-077 | ↑ فہرست

عطاءالحق قاسمی کےلئے مشورہ

====================

عطاءالحق قاسمی کےلئے مشورہ

منصور آفاق

نواز شریف نے لوگوں کو پیپلز پارٹی سے حساب لینے کا مشورہ دیا ہے۔ شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کوچھ ارب ڈالر سوئس بنکوں سے واپس لانے اور کرپشن سے توبہ کرنے کا راستہ دکھایا ہے۔ عمران خان یقین رکھتے ہیں کہ پاناما کیس میں جن پاکستانی اربوں ڈالر کا ذکر موجود ہے وہ اُس دولت کو ایک دن ضرور پاکستان واپس لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

مجھ سے تاریخ کے فلسفی نے کہا تھا ”تم اگر ڈاکو بنے تو تمہیں گرفتار کر کے جیل کی دیواروں تک محدود کردیا جائے گا۔ ہاں اگر پوری قوم ڈاکو بن جائے تو سپر پاور بدل جائے گی۔

کل بھی بادشاہ وہی ہوتا تھا جس کے لشکری قتل وغارت میں ممتاز تھے۔ جنہیں دوسروں کا مال واسباب چھیننے کا ہنر آتا تھا۔ آج بھی صورتِ احوال وہی ہے۔ جس نے ایک شخص کی جیب کاٹی اس کی تھانے میں چھترول ہوئی جس نے پوری قوم کی جیب کاٹی۔ وہ واجب ِعزت و احترام ہوگیا۔ اس کے لئے سرخ قالین بچھائے جانے لگے۔ پروٹوکول کی گاڑیاں آگے پیچھے دوڑنے لگیں۔ لیکن تاریخ کسی کو معاف نہیں کرتی۔ بے شک اُس کے اوراق بادشاہوں کی کہانیوں نے کالے کر رکھے ہیں۔ مسلسل ایک بڑی ”لوٹ“ کی داستان سطر در سطر موجود ہے لیکن تاریخ آخر کار ان سفاک قاتلوں اور بے رحم لٹیروں کے چہروں سے نقاب نوچ لیتی ہے۔ تاریخ صرف اُنہیں”بڑے لوگ“ تسلیم کرتی ہے جنہوں نے انسانیت کےلئے کچھ کیا۔ جوسچائی کے نام پر مر گئے۔ جنہوں نے آتی نسلوں کےلئے درختوں کی آبیاری کی۔ جنہوں نےقلم کی تابندگی سے زندگی کو سرفراز کیا۔ یہ ”بڑے لوگ“ کیسے ہوتے ہیں۔ یونان کا سب سے بڑا آدمی کون ہے۔ یہ سوال کبھی ڈلفی کی کاہنہ سے پوچھا گیا تھا تو اس نے سقراط کا نام لیا تھا اور جب سقراط سے کہا گیا کہ یہ کیا معمہ ہم جب ڈلفی کی کاہنہ سے پوچھتے ہیں کہ یونان کا سب سے بڑا اور سب سے عقلمند آدمی کون ہے تو وہ تمہارا نام لیتی ہے اور جب تم سے پوچھتے ہیں تو تم کہتے ہو میں کچھ نہیں جانتا تو سقراط نے کہا میں بھی سچ کہتا ہوں اور وہ بھی غلط نہیں کہتی، دراصل ہم سب کچھ نہیں جانتے، ہم سب جاہل ہیں تم میں اور مجھ میں صرف اتنا فرق ہے کہ تمہیں اپنی جہالت کاعلم نہیں اور میں اپنی جہالت کا عالم ہوں ساری دنیا اس بات پر متفق ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے آدمی ”محمدﷺ“ ہیں۔ وہ محمدؐ جنہوں نے زندگی کو موت پر سرفراز کرتے ہوئے یہ یادگار الفاظ فرمائے تھے ”اے خدا تُو گواہ رہ کہ جب محمدؐ تجھ سے ملنے آیا تو اس کے گھر میں درہم و دینار نہیں تھے۔ دنیا کے بڑے لوگوں میں یونانی شاعر ”ہومر“ کا نام آتا ہے جس نے ”ایلیاڈ“ اور ”اوڈیسی“ جیسی لازوال رزمیہ نظمیں لکھیں۔ قدیم ایرانی مفکر اور مذہبی پیشوا ”زرتشت“ کا نام آتا ہے۔ چینی فلاسفر ”کنفیوشس“ کا آتا ہے۔ اس فہرست میں مہاتما بدھ، افلاطون، غالب، امام غزالی، بوعلی سینا، وکٹر ہیوگو، ٹالسٹائی، ولیم شیکسپیئر، جلال الدین رومی، مارٹن لوتھر، امیر خسرو، جارج واشنگٹن، ابراہم لنکن اور انہی جیسے سینکڑوں لوگوں کے نام شامل ہیں مگر کسی سرمایہ دار کسی جاگیر دار کا نام نہیں موجود۔

پاکستان کی تاریخ سے گفت و شنید کی جائے تو قائداعظم اور علامہ اقبال کانام لیتی ہے اور بھی بہت سے نام پاکستان کی تاریخ میں ایسے ہیں جنہیں سورج نے اپنی زرتار شعاعوں سے آسمان کی بیکراںچھاتی پر ثبت کردیا ہے لیکن اُن میں کوئی لٹیرا شامل نہیں۔ کوئی چور موجود نہیں۔ کوئی قاتل نہیں دکھائی دیتا۔ وہاں کسی وزیر شذیر کی، گورنر شورنر کی کوئی جگہ نہیں۔ لیاقت علی خان موجود ہیں۔ فیض احمد فیض ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو ہیں۔ احمد فراز ہیں۔ حمید نظامی ہیں۔ مولانا عبدالستار خان نیازی ہیں۔ عبدالرحمٰن چغتائی۔ مولانا مودودی ہیں۔ احمد ندیم قاسمی ہیں۔ صادقین۔ شاہ احمد نورانی ہیں۔ نورجہاں ہیں۔ مفتی محمود ہیں۔ ایدھی ہیں، مہدی حسن، میر خلیل الرحمٰن ہیں۔ سلامت علی خان۔ ڈاکٹر عبدالسلام ہیں۔ خواجہ خورشید انور۔ سعادت حسن منٹو۔ زندہ شخصیات کی طرف دیکھا جائے تو ڈاکٹر قدیر خان ہیں۔ جنرل راحیل شریف ہیں۔ عمران خان ہیں۔ ملالہ یوسف زئی ہیں۔ ظفراقبال ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری ہیں۔ مجیب الرحمٰن شامی ہیں۔ جہانگیر خان۔ جاوید میانداد۔ مشتاق احمد یوسفی ہیں۔ عطاءالحق قاسمی ہیں۔ ہائے یہ کس ظالم کا نام پھر زبان پر آگیا ہے۔

قاسمی آج کل پی ٹی وی کے چیئرمین ہیں کچھ عرصہ پہلے وہ الحمرا آرٹ کونسل کے چیئرمین تھے جہاں انہوں نےادب اور آرٹ کےلئے ایک بڑی خدمت کی۔ انہیں گورنر پنجاب بننے کےلئے بھی کہا گیا تھا مگر سچ یہ ہے کہ سفارت، وزارت یا گورنرشپ کی ان کے سامنے کیا حیثیت ہے۔ یہ پاکستان ٹیلی وژن کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اس ادارے کے چیئرمین ہیں۔ پی ٹی وی کا چیئرمین کیا ہوتا ہے۔ کتنے چیئرمین آئے اور گئے۔ ان کی تین انگلیوں کی پکڑمیں جو بال پوائنٹ ہے وہ عہدوں سے کہیں زیادہ قیمتی ہے۔ مال روڈ پر یہ جو الحمرا نام کیدو فرلانگ کی عمارت ہے اس میں کتنے آئے اور کتنے گئے کسی کو یاد بھی نہیں۔ اب بھی یقیناً کوئی الحمرا کا چیئرمین ہوگا۔ بلکہ مجھے تو پاکستان میں جتنے وزیراعظم گزرے ہیں ان سب کے نام بھی نہیں آتے۔ میں نے ایک کتاب1993 میں آپ کے فن و شخصیت پر لکھی تھی۔ وہ ایک یونیورسٹی کے نصاب میں صرف اس لئے شامل کرلی گئی کہ وہاں عطاالحق قاسمی کو ایک سبجیکٹ کے طور پر پڑھایا جارہا ہے۔ پاکستان کے کسی وزیراعظم کو بھی یہ اعزاز نصیب نہیں ہوسکتا۔ سچ یہی ہے کہ وہ اردو مزاح نگاری کی دنیا کے صدر بھی ہیں وزیراعظم بھی ہیں گورنر بھی ہیں۔ کیا یہ کم ہے کہ انہوں نے مال و دولت کے ذخائرجمع نہیں کئے۔ کیایہ کم ہے کہ آپ نے تمام عمر قلم کی حرمت کا خیال رکھا۔ کیا یہ کم ہے کہ آپ نے کبھی کسی کو دھوکا نہیں دیا۔ کیا یہ کم ہے کہ انہوں نے جس کو سچ سمجھا وہی لکھا۔ آپ جانتے ہیں مجھے آپ کے سچ سے بے پناہ اختلاف ہے مگر یہ بھی کچھ کم نہیں کہ انہوں نے کبھی کسی کو مجبور نہیں کیا کہ وہ ان کے سچ کو سچ کہے۔ حتیٰ کہ مجھے بھی۔

بے شک انہوں نے پی ٹی وی کے مردہ جسم میں دوبارہ روح ڈال دی ہے۔ ان نے آنے سے پہلے سو فیصد پروڈکشن باہر سے خریدی جارہی تھی۔ پی ٹی وی کے ہزاروں ملازم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے تھے مگر اس وقت ساٹھ فیصد سے زائد پروڈکشن پی ٹی وی میں ہورہی ہے۔ یہ بہت بڑی بات ہے۔ میری ان سے ایک درخواست ہے کہ پلیز پی ٹی وی کو صرف مسلم لیگ نون کی حکومت کے آرگن کے طور پر استعمال ہونے سے روکئے اور اس میں اپوزیشن کو بھی اتنا ہی وقت دیجئے جتنا حکومت کو دے رہے ہیں اور اس کام میں اگر چیئرمین شپ ختم ہوگئی تو یہ کوئی مہنگا سودا نہیں ہوگا۔

078 — عمران خان کی تقریر

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-078 | ↑ فہرست

عمران خان کی تقریر

====================

عمران خان کی تقریر

منصور آفاق

پھرانرجی کی قلت آسیب کی طرح پھیل رہی ہے ۔قصبوں میں تاریکی کاجن پھرآگیا ہے۔چھوٹے شہروں میں شام ڈھلے رات ہونے لگی ہے۔ گائوں میں لوڈ شیڈنگ کا وحشی دورانیہ خطرے کے نشان سے بڑھ گیا ہے۔چودہ چودہ گھنٹے بجلی نہ ہونے کا عمل معمول کی طرف رواں دواںہے۔فیکٹریاں خاموش ہیں۔مزدوروں کو کام نہیں مل رہا۔فیصل آباد میںاحتجاج کرنے والےتاجروں کے نصیب میں صرف لاٹھی چارج لکھا گیا ہے ۔مہنگائی کی شدت گرمی کے درجہ حرارت کی طرح بلندیوں کو چھورہی ہے ۔لوگوں کی قوتِ خرید میںکچھ اورکمی واقع ہوئی ہے۔غریب ، غریب تر ہورہا ہے ۔ اور پوری حکومت پاناما کے چاک رفو کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ڈاکٹر وزیر آغا نے کہا تھا

اپنی عریانی چھپانے کیلئے تُو نے سارے شہر کو ننگا کیا

دوسری طرف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بھی میدان میں اتر آئی ہے۔لگ رہا ہے کہ پاناما لیکس کے مسئلے پراپوزیشن جلسے جلوس اور دھرنوںکا بھی آغاز کرنے والی ہے۔پھر عمران خان کے کنج ِ لب سے نیا پاکستان طلوع ہونے والا ہے اور اس پرکیا کہوں کہ اس مرتبہ تحریک انصاف نے احتجاج کیلئے ڈی چوک کی بجائے جاتی امرا کا انتخاب کیا ہے۔لاہور کی احتجاجی تحریکیں بڑی خطرناک ہوتی ہیں ۔ماضی میں یہی نظر آتا ہے کہ لاہور کی چیخ ہمیشہ فیصلہ کن ثابت ہوئی ہے ۔ہر طرف ایک شور و غل جاری ہے ۔ذرائع ابلاغ سے صدائیں بلند ہورہی ہیں۔اسمبلیوں کے شور شرابے میں کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی ۔اس معاملے میں مجھے دلچسپ ترین بات یہ محسوس ہوئی کہ اچانک عمران خان کے دماغ میں کہیں سے یہ خیال آیا کہ یہ جو پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن ہے یہ تو ایک قومی ادارہ ہے جس کو ہر پاکستانی اپنے بجلی کے بل کے ساتھ ماہوار 35 روپے ادا کرتاہے۔ یہ صرف نواز شریف کا تو نہیں ۔نون لیگ کی حکومت اس پر بیٹھ کر کس طرح شوکت خانم اسپتال کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر سکتی ہے ۔سو ان کے حکم پر پی ٹی وی کو خط لکھ دیا گیا ہے کہ عمران خان بھی پی ٹی وی پر تقریر کرنا چاہتے ہیں ۔پی ٹی وی ویسے تو کارپوریشن ہے مگر اسے وزارت ِ اطلاعات کے ماتحت کیا گیا ہے تاکہ حکومت اس سے خاطر خواہ فوائد حاصل کر سکے۔سو چیئرمین پی ٹی وی عطاالحق قاسمی کویہ اختیار استعمال نہیںکرنے دیا گیا کہ جہاں بے شمار اور لوگ پی ٹی وی پر پروگرام کر رہے ہیں، وہاں عمران خان کو بھی ایک آدھ گھنٹے کا ٹائم دے دیا جائے ۔یقینا اس تقریر سے پی ٹی وی کی ریٹنگ میں بہتری آتی مگرپی ٹی وی کی طرف سے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی سے صرف صدر یا وزیراعظم کی تقاریر نشر کی جاسکتی ہیں۔ حالانکہ پی ٹی وی پرمذہبی حکما سے لے کرثقافتی اور سیاسی حکماء تک کون ایسا ہے جس نے جی بھر کے اپنی گفتگو کے پھول نہ بکھیرے ہوں ۔میرے نزدیک اصل مسئلہ یہ ہے کہ پی ٹی وی ایک خود مختار ادارہ ہے اسے وزارتِ اطلاعات کے ماتحت کیوں کیا گیا ہے ۔بلکہ اگریہ کہا جائے تو بھی غلط نہیں ہوگا کہ وزارتِ اطلاعات کی ضرورت ہی کیا ہے ۔ وزارت اطلاعات کے بارے میں ایک اہم مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا تھاکہ ’’ منسٹری آف انفارمیشن کے وجود کا جواز ناقابل فہم ہے۔ شاید یہ غلامی کے دور کی ضرورت رہی ہوگی، جسے حاکم اپنے غلاموں کو حسبِ منشا انفارمیشن فراہم کرنے کے لئے استعمال کرتے ہوں گے۔‘‘وزارتِ اطلاعات کا آغاز پہلی جنگ عظیم کے دنوں میں ہوا تھا ۔جنگی صورت احوال کے پیش نظر برطانیہ نے پروپیگنڈے اور پبلسٹی کیلئے ایک وزارت قائم کی تھی۔اس کا اہم کام خبروں اور معلومات پر کنٹرول رکھنا تھاتاکہ عوام تک صرف وہی بات پہنچے جو ان تک پہنچنی چاہئے ۔یعنی اس وزارت کا سب سے اہم کام سنسرشپ تھا۔برطانیہ نے اِس وزارت کو1945میں تحلیل کردیا تھا کہ اب اس کی ضرورت ختم ہوچکی ہے ۔ تقسیم ہند کے وقت اگرچہ یہ وزارت برطانیہ میں ختم ہوچکی تھی مگرلوگوں تک درست معلومات پہنچانے کیلئے پاکستان اور بھارت نے اس کی ضرورت کو محسوس کیا اور وزارت اطلاعات قائم کر لی گئی۔جب بنگلہ دیش بنا تو اُس نے بھی بھارت اور پاکستان کی طرح اطلاعات کی وزارت قائم کی۔دنیا کے وہ ممالک جو برطانیہ کے زیر تسلط تھے ،آزادی کے بعدتقریباً انہی ممالک نے یہ وزارت قائم کی مگر ترقی یافتہ ممالک نے اس کی ضرورت قطعاً محسوس نہیں کی ۔ذرا سوچئے کہ جس وزارت کوبرطانیہ 1945ءمیں ختم کرچکا ہے ہم ابھی تک اسے سینے سے لگائے پھرتے ہیں ۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وزارت اطلاعات کیا کام کرتی ہے ۔یہی کہ مختلف محکموں کی ترجمانی کے فرائض سرانجام دیتی ہے حالانکہ تمام محکموں میں ان کے اپنے ترجمان موجود ہیں ۔اس کے علاوہ مختلف محکموں نے جو اشتہارات دینے ہوتے ہیں وہ اپنے اشتہار وزارت اطلاعات کو بھیجتے ہیں۔ اورپھریہ وزارت انہیں آگے اپنی مرضی سے تقسیم کرتی ہے ۔ہر محکمہ اپنے اشتہارات خود میڈیا کوبھی بھیج سکتا ہے ۔اس درمیانی محکمے کی اس کام کیلئے بھی کوئی خاص ضرورت نہیں۔ یہ محکمہ وفاق کے ساتھ ساتھ صوبوں کے پاس بھی موجود ہے ۔یعنی صرف حکمرانوں کی تعریف و توصیف کیلئے یہ محکمے قومی خزانے کیلئے بوجھ کی حیثیت سے موجود ہیں ۔پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں بھی اس وزارت کو ختم کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا گیا تھا مگر قمرزمان کائرہ اس وزارت کے آگے دیوار کی طرح کھڑے ہوگئے تھے ۔آزادی اظہار کے حوالے سے بھی وزارتِ اطلاعات کی تاریخ بہت بھیانک ہے ۔سچ لکھنے پر ڈکلیئریشن کی منسوخی ،صحافیوں کیلئے قید و بند کی صعوبتیں ،نیوز پرنٹ پر کنٹرول،تعداد اشاعت کا

سرٹیفکیٹ،سنسر شپ کی تلواراورسیکرٹ فنڈزکی کہانیاں بہت لمبی ہیں۔انہیں کسی اور کالم کیلئے چھوڑتے ہیں ۔ہاں توبات شروع کی تھی پاکستان ٹیلی وژن سے ۔پی ٹی وی کی پاکستان میں وہی حیثیت ہے جو برطانیہ میں بی بی سی کی ہے مگر یہ کبھی نہیں ہوا کہ برطانوی وزیراعظم نے بی بی سی کو صرف اپنی تقریر کیلئے استعمال کیا ہو۔ جیسا پاکستان میں کہا جارہاہے کہ پی ٹی وی صرف صدر اور وزیر اعظم کی تقاریر نشر کر سکتا ہے۔ پتہ نہیں یہ قانون کس نے بنایا ہے اور کس لئے بنایا ہے۔اصولاً تو ہر پارٹی کے سربراہ کو اس قومی ٹیلی وژن پر برابر کا حصہ ملنا چاہئے ۔پارٹی کی حیثیت کے مطابق۔ خورشید شاہ نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ حکومت نے پاکستان ٹیلی وژن سے اپوزیشن کو آئوٹ کر رکھا ہے۔اس سلسلے میں برطانیہ میں باقاعدہ ایک چینل موجودہے ۔جو قوم کو اسمبلی کی تمام کارروائی لائیو دکھاتا ہے۔پی ٹی وی کو بھی ایک ایسا چینل شروع کرنا چاہئے یا پھر تمام نیوزچینل کو قومی اسمبلی کی کارروائی ریکارڈ کرنے کی اجازت دے دینی چاہئے۔اگر موجودہ حکومت یہ نیک کام کرے گی تو اس کی عزت میں اضافہ ہوگاوگرنہ وقت کوتواس بدنما دیوار کو گرا ہی دینا ہے۔

079 — جوزف کالونی سے پاناما کے جزیرے تک

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-079 | ↑ فہرست

جوزف کالونی سے پاناما کے جزیرے تک

====================

جوزف کالونی سے پاناما کے جزیرے تک

منصور آفاق

ہرطرف پانامہ کی آف شور کمپنیوں کا شور ہے۔ عدالت عظمی کی ہر صبح کا آغاز اِسی مقدمے کے کنج ِ لب سے ہوتا ہے۔ اعلیٰ ترین منصفوں کے ریمارکس سرخیوں میں بدلتے جارہے ہیں۔ ہیڈ لائنز بن رہی ہیں۔ سپر لیڈز لگ رہی ہیں۔ وکیلوں کی موشگافیاں بریکنگ نیوز کی شکل دھاررہی ہیں۔ قطری خطوط کی فوٹو کاپیاں گلی کوچوں میں تقسیم کی جارہی ہیں۔ پریس کانفرنس در پریس کانفرنس ہورہی ہیں۔ لیڈروں کے منہ سے جھاگ نکلتی دکھائی دیتی ہے۔ قومی اسمبلی میں عوامی نمائندے آپس میں دست و گریباں نظر آتے ہیں۔ کروڑوں پاکستانیوں کی رگیں تنی ہوئی ہیں اعصاب کھنچے ہوئے ہیں مگر ابھی میں اِس مقدمہ پر خیال آرائی نہیں کرنا چاہ رہا۔ ابھی میرا موضوع ایک اور مقدمہ ہے ا بھی میں براہ راست وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مخاطب ہوں۔

حضوروالا! مارچ 2013کاوہ بدبخت دن تو آپ کو یاد ہوگا جب لاہور میں بادامی باغ کے قریب جوزف کالونی پرمشتعل افراد نے حملہ کر کے 178کے قریب مکانات اور دکانیں جلا دی تھیں ایک چرچ کو بھی نذرِ آتش کر دیا تھا۔ بیس کے قریب پولیس اہل کار زخمی ہو گئے تھے۔ کئی دنوں تک گھروں سے دھواں اٹھتا رہا کہ تنگ گلیوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں کافی مشکل پیش آئی تھی۔ آپ نے اس معاملے میں خصوصی دلچسپی لی تھی۔ پہلے اپنے بیٹے حمزہ شہباز کو بھیجا تھا پھر خودجوزف کالونی کادورہ کیا تھا۔ شرپسندوں کے ہاتھوں جلائے گئے مکانات کی تعمیرِ نو کا جائزہ لیاتھااور کہا تھاکہ میں اس واقعہ پرمعافی مانگتا ہوں کہ اس ملک میں مسیحی افراد کے اتنے ہی حقوق ہیں جتنے کسی اور مذہب سے تعلق رکھنےوالے افراد کے ہیں۔ اب پہلے یہ خبر پڑھ لیجئے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سو سے زائد گھروں کو نذر آتش کرنے والے 115ملزمان کو ناکافی شواہد اور گواہیوں کی بنا پر بری کر دیا ہے۔ مقدمے میں ملزمان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ استغاثہ اس الزام کو ثابت کرنے کے لیے ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا لہٰذا ان افراد کو رہا کیا جائے۔ اگرچہ وکیل استغاثہ کا استدلال تھا کہ اس ضمن میں کافی شواہد فراہم کیے گئے ہیں۔ جناب والا!آپ کی توجہ سے مکانات تو دوبارہ تعمیر ہوگئے تھے۔ چرچ بھی نیا بنا دیا گیا تھا۔ یعنی جوزف کالونی کی آگ مکمل طور پر بجھا دی گئی تھی مگر اس فیصلے کے ساتھ اس کالونی میں پھر سے خوف کا ایک الائو جل اٹھا ہے۔ سو اس سمت آپ کی توجہ مبذول کرانا میں اپنا فرض سمجھتا تھا۔

بے شک پانامہ کیس کے مقابلے میں یہ بہت معمولی سا مقدمہ ہے مگر انصاف کی تلاش میں نکلی ہوئی قوم ہو یا ایک مخصوص کمیونٹی ایک ہی بات ہے۔ پانامہ کیس کےحوالے سےمیرا ذاتی خیال ہے کہ جو منی ٹریلز سامنے آرہی ہیں اس نے وزیر اعظم اور ان کی فیملی کےلئے مسائل میں اضافہ کردیا ہے۔ خاص طور پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اقبالی بیان کے قانونی دستاویز قرار پا جانے سے صورتحال خاصی بگڑ گئی ہے۔ اسحاق ڈار کے وکیل نے یہ تسلیم کر لیا ہے کہ وہ وعدہ معاف گواہ بنے تھے اور اِسی گواہی پر انہیں معاف کیا گیا تھا۔ اگر آج وہ اپنی اِس گواہی سے منحرف ہو جاتے ہیں توان پر دوبارہ ان تمام جرائم کا چارج لگانا ضروری ہو جائے گا۔ بے شک اس وقت وہ اقبالی بیان ان کے اپنے مقدمہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ انہیں معافی مل چکی ہے مگروزیر اعظم اور ان کی فیملی کے خلاف وہ اقبالی بیان پوری منی ٹریل کی تفصیل بیان کرتا ہے۔

اس وقت نون لیگ کےلئے بچائو کا واحد راستہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور ان کی فیملی ہے اور شاید یہی نون لیگ کا مستقبل ہے۔ ممکن ہے عدالتی فیصلہ وزیر اعظم اور انکی فیملی کے مکمل طور پر خلاف نہ آئے مگر عوامی طور پر اس کیس نے وزیر اعظم کو جتنا نقصان پہنچادیا ہے۔ انہیں اس کا اندازہ ابھی نہیں ہورہا کیونکہ ابھی وہ اقتدار میں ہیں اور اقتدارتو جلے ہوئے درخت پر بھی ڈال دیا جائے تو وہ سرسبز و شاداب ہو جاتا ہے۔ اقتدار کیا چیز ہوتی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے آخری دنوں میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دے دیا تھا تو ضمنی الیکشن میں انکےصاحبزادے عبدالقادر گیلانی کامیاب ہو گئے تھے ۔

مگر جب پیپلز پارٹی کی حکومت ختم ہوئی اور انتخابات ہوئے تو لوگوں نے پیپلز پارٹی کو کتنے ووٹ دئیے یہ ہم سب جانتے ہیں۔ اور یہ اقتدار کا گھوڑا کیسا ہوتا مگر اکثر سواروں کو یہ بات یاد نہیں رہتی کہ کل تک کوئی اور اس کے گھوڑے پر سوار تھا۔ آج کوئی اور ہے۔ یہ گھوڑا ہمیشہ سےبے وفا ہے۔ زیادہ دیر کسی کو بھی اپنی پیٹھ پر بیٹھنے نہیں دیتا۔ یقیناًکل کسی اور کے ہاتھ باگ پر ہونگےاور پرسوں کسی اور کے پاؤں میں رکاب ہو گی۔ افسوس کہ ماضی حال اور مستقبل کے سارے سوارایک ہی قبیلے کے لوگ ہو تے ہیں۔ زر پرستوں کا یہ قبیلہ نظامِ زر کا نگہبان ہوتا ہے۔ ۔ یہ تمام سوارِاشہبِ دوراں صرف اور صر ف سرمایہ دارانہ نظام کی بقا کے لئے سر گرم عمل ہوتے ہیں۔ کیونکہ دنیا میں اقتدار کی کوئی اور صورت ممکن ہی نہیں۔ اگر نوع انسانی کی تاریخ پر غور کیا جائے تو ہمیشہ سے زمین پر قوت وطاقت کا اک عہدِ جلیل کارفرما ہے۔ دیوتاؤں کی حکومت یعنی یہی شر کا اقتداربے کنار ہے۔ دن کے جتنے نظریے بھی اِس ظلمتِ شب کے مقابل آئے ہیں۔ زندگانی کے سفر میں اُن کی عمرایک ساعت ہےایک لمحہ ہے ایک پل ہے۔ تمام مذاہب یہودیت سے اسلام تک، اس نظام سے بغاوت کی تمام تحریکیں مزدکیت سے اشتراکیت تک طویل ترین انسانی تاریخ میں ان کی حیثیت چند لمحوں کے ہی برابر ہے۔ مجھے تو ایسا لگتا جیسے سچ یہی ہے کہ:۔

موت آتی ہی نہیں ہے اس نظامِ ظلم پر

ہے قرارِ دائمی شاید مقامِ ظلم پر

080 — ایک کہانی جو ابھی لکھی جانی ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-080 | ↑ فہرست

ایک کہانی جو ابھی لکھی جانی ہے

====================

ایک کہانی جو ابھی لکھی جانی ہے

منصور آفاق

ابھی ابھی چارسدہ میں پانچ دھماکے ہوئے ہیں ۔ان میں سے ایک دھماکہ ایک اسکول میں ہوا ہے ۔یعنی یہ لوگ انہی دہشت گردوں کے نظریاتی بھائی ہیں جنہوں نے پشاور اے پی ایس میں بچوں کا قتل عام کیا تھا ۔گزشتہ دنوں سابق صدر آصف علی زرداری نےجب ان بچوں کے والدین سے پشاور میں ملاقات کی اوران کےمطالبات سن کر انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات سینیٹ میں پیش کرنے کا کہیں گے اور شہدا کو نشان حیدر دینے کے لئے سینٹ میں قرارداد بھی پیش کریں گے۔سینیٹ کے ایوان سے توقع تو کی جاسکتی ہے کہ ان شہیدبچوں کےلئے وہ ضرور کچھ نہ کچھ کرے گی مگر کئی دن گزر جانے کے باوجود ابھی تک اس سلسلے میں وہاں کچھ نہیں ہوا۔بلکہ سینیٹ نے تو ابھی تک اپنے اکلوتے شہید آفیسر کےلئے بھی کچھ نہیں کیا ۔اِس وقت اُس کی کہانی بھی ہر اُس سویلین شہید کی کہانی لگ رہی ہے جو دہشت گردی کی جنگ میں لقمہ ء اجل بن چکا ہےیعنی ساٹھ ہزارشہیدوں کی فہرست میں ایک اور شہید کا نام درج کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں مطالبات تو بہت ہوئے حتی کہ اسلام آباد سے تنویر حسین ملک نے مجھے بھی اپنے خط میں لکھا:۔

’’میں آپ کی توجہ بارہ مئی کو مستونگ بلوچستان میں ہونے والے اندوہناک اور ہولناک واقعہ کی طرف دلانا چاہتا ہوں ۔جس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے قافلے پر ہونے والے خود کش حملے میں 26 دوسروں کے ساتھ افتخار مغل بھی شہید ہوئےجو ڈاریکٹر سینیٹ سکریٹریٹ تھے ۔ان کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبار ہوئی۔مگر اب پریشانی یہ ہے کہ ان کے تین معصوم بچوں کا کیا ہوگا جو زیر تعلیم ہیں اس کی بیوہ کیا کرے گی ۔ان سب کا واحد سہارا افتخار ہی تھا۔باقی تمام رشتہ دار تو زلزلے کے دوران بالاکوٹ میں ہی شہید ہو گئے تھے ۔اگر چہ سینیٹ میں راجہ ظفرالحق نے خراج تحسین کےلئے قرارداد پیش کی مگرنہ تو ابھی تک گورنمنٹ آف بلوچستان نے بچوں کےلئے کسی امداد کا اعلان کیا ہے اور نہ ہی وفاقی حکومت کی طرف سے کچھ ہوا ہے ۔‘‘

انہیں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی سے یہ توقع ضرور ہے کہ ’’وہ ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے آفیسر کے بچوں اور بیوہ کےلئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے اور جس طرح انہوں نے جمہوریت کے شہدا کے لئے ایک گیلری بنوائی ہے وہ پارلیمنٹ کے اس پہلے شہید کی یاد تازہ رکھنے کےلئے کسی کمیٹی روم کا نام ان کے نام منسوب کریں گے۔انہیں نشان امتیاز دینے کےلئے حکومت سے سفارش کریں گے۔اس کے ساتھ مولانا فضل الرحمٰن اور ڈپٹی چیئرمین مولانا عبد الغفور حیدری سے بھی یہ توقع رکھتے ہیں کہ شہید کی بیوہ اور بچے جس سرکاری کوارٹر میں مقیم ہیں وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ حکومت انہیں اس چھت سے محروم نہیں کرے گی اور بچے در در کی ٹھوکریں نہیں کھائیں گے ۔‘‘یہ وہ کہانی ہے جو ابھی لکھی جانی ہے ۔

یہ تو خیر شہیدوں کے لواحقین کے مسائل تھے۔ بنیادی بات تو وہی ہے کہ ابھی دہشت گردی پر مکمل پر طور پر قابو نہیں پایا جا رہا ۔آرمی چیف نے کسی حد تک اس کی وجہ ناقص حکمرانی کو قرار دیا ہےمگر سوال پیدا ہوتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ افواج پاکستان لڑ رہی ہے اور اس کے حکمراں آرمی چیف ہیں ۔اس مسئلے میں پوری قوم آرمی چیف کی پشت پر کھڑی ہے انہیں دہشت گردی کی روک تھام کےلئے کوئی انتہائی قدم ضرور اٹھانا چاہئے اوران کے راستے میں اگر کوئی آتا ہے تو اسے بھی اپنے انجام تک پہنچانا چاہئے ۔ظلم ہے کہ اب تو ایسی آوازیں بھی اٹھنی شروع ہو گئی ہیں کہ ’’لوڈشیڈنگ اُسی کرپشن کا حصہ ہےجو دہشت گردی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے ۔ یہ الزام بھی لگایا جاتا ہے کہ سب سے بڑے دہشتگرد کلبھوشن جس کی گردن پر ہزاروں بےگناہ پاکستانیوں کا خون ہے اسے بچانے کی کوششیں جاری ہیں ۔وغیرہ وغیرہ ‘‘

ویسے مجھے اس بات پر بھی حیرت ہے کہ عالمی عدالت انصاف کو کلبھوشن کے بارے میں یہ کیوں نہیں بتایا گیا کہ یہ شخص بھارتی جاسوس ہے یا نہیں ۔لیکن یہ طے ہے کہ یہ ایک بہت بڑا دہشت گرد ہے جس نے پاکستان میں بہت زیادہ دہشت گردی کرائی ہے اس شخص کی وجہ سیکڑوں معصوم لوگ لقمہ ٔ اجل بنے ہیں ۔ہزاروں زخمی ہوئے ہیں ۔بے شمار اپاہج ہوئے ہیں ۔ املاک تباہ ہوئی ہیں ۔پاکستان کو چاہئے تھاکہ دنیا کے سامنے کلبھوشن کو دہشت گرد کی حیثیت سے پیش کرتا۔کیونکہ دہشت گروں کےلئے دنیا بھر میں کسی کے دل میں کوئی ہمدردی موجود نہیں اور ہونی بھی نہیں چاہئے ۔امریکی عدالتیں ابھی تک گوانتانا موبے کو بند نہیں کراسکیں ۔

وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب میں دہشت گردی کے خلاف ہونے سربراہی کانفرنس میں شریک ہونے گئے ہیں جہاں وہ امریکی صدر سے بھی ملاقات کریں گے ۔مجھے یقین ہے کہ وہ وہاں بھارت کی طرف سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کریں گے اور دنیا کو بتائیں گے کہ دہشت گردی کے فروغ میں بھارت جو کچھ کررہا ہے اس کے سدباب کی اشد ضرورت ہے ۔جب تک ہم پاکستانی اِس سچ کو مکمل طور پر سامنے لانے میں کامیاب نہیں ہونگے کہ دہشت گردی کی جنگ کے پیچھے سب سے اہم کردار بھارت کا ہے اس وقت ہم مکمل طور پر دہشت گردی کی جنگ نہیں جیت سکتے ۔مگر ابھی امریکہ کا خیال اس کے برعکس ہے امریکی تھنک ٹینکس کے خیال میں دہشت گردی کے خلاف امریکہ ،سعود ی عرب اور ایران ایک پیج پر ہیں مگر پاکستان کا معاملہ واضح نہیں ۔پاکستان کا کام صرف دہشت گردی میں ملوث تنظیموں کو ’’کالعدم“ قرار دینا نہیں بلکہ انہیں ختم کرنا ہے مگر پاکستان ایسا نہیں کیا ۔پاکستان میں زیادہ تر دہشت گرد تنظیمیں ابھی موجود ہیں صرف ان کے نام بدل دئیے گئے ہیں۔(مرے تھے جن کےلئے وہ رہے وضو کرتے )

081 — میں قبریں گنتے گنتے تھک گیا ہوں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-081 | ↑ فہرست

میں قبریں گنتے گنتے تھک گیا ہوں

====================

میں قبریں گنتے گنتے تھک گیا ہوں

منصور آفاق

خبر صرف اتنی ہے کہ سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری پر خود کش حملہ ہوا جس میں وہ محفوظ رہے مگر26 دوسرےلوگوں کے ساتھ ان کا پرسنل سیکرٹری افتخار مغل بھی شہید ہو گیا۔ افتخار مغل کی شہادت میرے لئےبہت تکلیف دہ تھی ۔ابھی تک میں اُس کے جنازے کو کندھا دینے کا حوصلہ اپنے اندر نہیں پا رہا ۔میں نے اپنے دوست تنویر حسین ملک کو فون کیا وہ بلک بلک کر رو رہا تھا ۔میں پھر کسی اور دوست کو فون نہیں کر سکا ۔ارشاد امین نے فون پر جب مجھے یہ سفاک اطلاع دی تو کافی دیر میں بے یقینی کے عالم میں دیوار کو دیکھتا رہا ۔یہ میرا دوست تھا جو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گیا ۔ سوچتا ہوں کہ وہ جو ساٹھ ہزار پاکستانی اسی جنگ میں شہید ہوئے ہیں ۔وہ کسی کے دوست تھے وہ بھی کسی کے بھائی تھے ۔وہ کسی کے بیٹے تھے ۔آج پہلی باراس شدت سے مجھے ان سب کے دکھ کا احساس ہوا ۔آج پہلی بار مجھے معلوم ہوا کہ دہشت گردی کے سائے کتنے خوفناک ہیں ۔

گیارہ ستمبر کے واقعہ کے بعد مجھے ایک امریکن نے کہا تھا ۔’’ہمارے جو تین ہزار لوگ اس سانحہ میں موت کی تاریکیوں میں اتر گئے ہیں ان میں ہر شخص کے اوسطاً ایک سو لوگ تعلق والے تھے جنہیں بہت زیادہ تکلیف ہوئی یعنی تین لاکھ امریکن ایسے موجود ہیں جوانصاف مانگتے ہیں ۔اپنے پیاروں کے قتل کا انصاف ‘‘ میں اسی تناسب سے اگر دیکھوں توپاکستان میں جو ساٹھ ہزار لوگ شہید ہوئے ہیں ان کے ساٹھ لاکھ لواحقین ایسے ہیں جو انصاف چاہتے ہیں ۔مگر پاکستان میں جو چیز سب سے زیادہ نایاب سمجھتی جاتی ہے وہ یہی انصاف نامی چیز ہے ۔دہشت گردی کی جنگ ہم جیت چکے ہیں مگر دہشت گرد ہیں کہ آئے دن آئینہ دکھا جاتے ہیں ۔لگتا ہے ابھی دہشت گردوں کے کچھ ہمدرد ،کچھ سہولت کار یہیں کہیں موجود ہیں ۔یقیناً ہمیں میں ایسے لوگ موجود ہیں جو گرفتار دہشت گردوں کو رہائی دلاتے ہیں ۔ان کی مکمل بیخ کنی نہیں ہونے پا رہے۔اب ضرورت ہے کہ ایسے افراد کی ہی بیخ کنی کی جائے ۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے شاید اسی بات کا اظہارکسی میٹنگ میں بھی کیا تھا ۔انہیں اس سلسلے میں کوئی اہم قدم ضرور اٹھانا چاہئے ۔

ہم کتنے اور افتخار مغل قربان کریں گے ۔یقین کیجئے ایسا شاندار افسر شاید ہی سینیٹ کو کبھی میسر آئے مگر کسی کو اس بات کی پروا ہی نہیں کہ کچھ لوگ ابھی تک اپنے جسموں سے بارود کے ڈھیر باندھ کر کونوں کھدروں سے نکل آتے ہیں ۔دہشت گردوں نے اب داعش کا روپ دھار لیا ہے ۔یہ ابھی تک ہماری گرفت سے باہر ہیں ۔مذہب کے نام پرموت کا کھیل جاری ہے ۔خدا ہی جانتا کہ ابھی ہمیں اور کتنے قبریں شمار کرنی ہیں ۔ابھی مائوں نے کتنے جوان بیٹوں کے لاشوں پر بین کرنے ہیں ۔کتنے باپوں نے اپنے بچوں کے لاشے اپنے کاندھوں پر اٹھانے ہیں ۔ابھی بہنوں نے کتنے بھائیوں کا ماتم کرنا ہے ۔ابھی کتنے دوستوں نے اپنے پیاروں کی لاشیں قبروں میں اتارنی ہیں ۔وہ بھی قومیں ہیں جہاں ایک بار دہشت گردی کا واقعہ ہوا تو انہوں نے دوسری بار نہیں ہونے دیا۔ہم کیوں دہشت گردی کی جنگ جیتنے کے باوجود بھی اکا دکا واقعات کو روکنے میں کامیاب نہیں ہورہے۔

دہشت گردی کا یہ واقعہ بلوچستان میں ہوا ہے ۔دراصل صدیوں سے بادشاہ انسانی خون کی قیمت پراپنے خزانے بھرتے چلے آرہے ہیں ۔بس خزانوں کی زمینیں اور شکلیں بدلتی رہتی ہیں۔ہوسِ ملک گیری کے طریقے بدل گئے ہیں ۔ انسان کا ماضی ٹھوس شکل میں سفید اور زرد سونے کی ایک بڑی ’’لوٹ ‘‘کی داستان ہے ۔ اور انسان کا حال بہتے ہوئے کالے سونے کے خزانوں اور دوسری قیمتی معدنیات پر قبضے کا قصہ ہے۔بلوچستان کوبھی کئی برسوں سے اسی قصے کا حصہ بنایا جارہا ہے۔تیل اور گیس کے خزانوں پر تو پہلے سے عالمی لٹیروں کی چشمِ ہوس گیر لگی ہوئی تھی۔اب گوادر کی بندرگاہ کو بھی سونے کی کان کہا جا رہا ہے اور مجھے اس دروازے پر امریکہ، بھارت،اسرائیل اور کئی دوسرے ممالک کی دستک صاف سنائی دے رہی ہےمگر ہم سب کے کانوں میںمیل جم چکی ہے ہمیں کچھ سنائی ہی نہیں دیتا۔کانوں کی میل سے ایک واقعہ یاد آرہاہے۔لوہاری گیٹ کے باہر مجھے ایک شخص ملا۔کہنے لگا ‘‘مجھ سے کان صاف کرا لیجئے ۔میں بڑے اچھے طریقے سے کان صاف کرتا ہوں ‘‘۔

میں نے غور سے دیکھا تو اس کا چہرہ مجھے جانا پہچانا لگا۔مجھے اگلے ہی لمحے یاد آگیا کہ اس شخص کیساتھ تو برسوں پاک ٹی ہاؤس میں بیٹھتا رہا ہوں۔یہ پاکستان کا اچھا بھلا مشہور ادیب ہے۔اس نے بھی مجھے پہچان لیا۔ میں نے حیرت سے پوچھا کہ تم یہ لوگوں کے کان کیوں صاف کرتے پھر رہے ہو۔اچھے بھلے لکھنے والے آدمی ہو۔ تمہیں کہیں بھی نوکری مل سکتی تھی۔ کہنے لگا میں پیسوں کے لئے تو لوگوں کےکان صاف نہیں کرتا۔ دراصل اس قوم کے کانوں میں بڑی میل جم گئی ہے ۔لوگوں کو کوئی بات سنائی ہی نہیں دیتی ۔ اب دیکھو انیس سو اڑتالیس میں جو مکان مجھے الاٹ ہوا تھااس کا قبضہ ابھی تک مجھے نہیں ملا۔میں کونسی عدالت میں نہیں گیا ۔کس عدالت کا دروازہ میں نے نہیں کھٹکھٹا یا مگر کوئی سنتا ہی نہیں۔بس بات میری سمجھ میں آگئی کہ اس قوم کے کانوں سے میل نکالنی بڑی ضروری ہے ۔بات میری سمجھ میں بھی آگئی تھی کہ انصاف کی تلاش میں بیچارہ دماغ سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔مگر یہ طے ہے کہ پاکستانیوں کو اپنے کانوں سے میل نکالنی ہوگی ۔ اپنی آنکھوں پر بندھی ہوئی تعصب کی پٹی اتارنی پڑے گی ۔تمام دہشت گردوں کو ایک نگاہ سےدیکھنا ہوگا ان کے ساتھ ایک ہی طرح کا سلوک کرنا ہوگا ۔نیشنل ایکشن پلان کی رفتار بہت تیز کرنا ہوگی ۔ہماری ارباب ِ اختیار کی عادت ہے کہ جب کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے تو وہ اس کی مذمت کردیتے ہیں ۔ حیرت ہے کہ جنہوں نے ایسے واقعات کا سدباب کرنا ہوتا ہے وہ مذمت پر گزارا کرلیتے ہیں ۔مذمت تو وہ لوگ کیا کرتے ہیںجو خود کچھ نہیں کر سکتے ۔جمعیت علمائے اسلام نے اتوار کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ کاش وہ یہ اعلان اس دن کرتے جب پہلا پاکستانی اس دہشت گردی کا شکار ہوا تھا۔

082 — اچکزئی کی اچکری

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-082 | ↑ فہرست

اچکزئی کی اچکری

====================

اچکزئی کی اچکری

محمود خان اچکزئی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے میں نے تویہ کہا تھا کہ'' خیبرپختونخوا ہ تاریخی طور پر افغانستان کا حصہ رہا ہے ، یہ نہیں کہا کہ خیبرپختونخوا افغانوں کا ہے۔ تاریخی تناظرمیںیہ افغان سرزمین تھی اور پشاورافغانوں کامسکن تھا۔ افغان سرزمین دریائے آمو سے شروع ہوتی ہے  ۔''کیا کہنے۔اِس وضاحت سے تو کہیں بہتر تھا کہ موصوف وضاحت ہی نہ فرماتے۔ افغان اخبار نے توان کے انٹرویو سے یہ سرخی نکالی تھی کہ پختون خواہ افغانوں کا علاقہ ہے ۔انہوں نے وضاحت میں سارے صوبہ پختون خواہ کو الٹا افغانستان کا حصہ قرار دے دیاہے اور اسے تاریخی طور پر ثابت کرنے کی کوشش بھی کی ہے حالانکہ یہ بات تاریخی اعتبار سے بالکل غلط ہے کہ پختون خواہ کا علاقہ صدیوں سے افغانستان کا حصہ چلا آرہا ہے ۔حیران ہوں ان کی فہم و فراست پر ۔اُن کی اُس دانش پر جس کے نون لیگ میں بڑے چرچے ہیں ۔تاریخ کا معمولی سے معمولی طالب علم بھی جانتا ہے کہ صوبہ پختون خواہ صدیوں سے وسطی ایشیا سے ہندوستان میں داخلے کا واحد راستہ رہا ہے۔افغان ، فارسی،مغل اور دیگر حملہ آور جب بھی برصغیر پر حملہ آور ہوئے تو درہ خبیر سے برصغیر میں داخل ہوئے یعنی ہر دور میں درہ خیبر بر صغیر کا ہی حصہ رہا۔یہی درہ خیبر وسطی ایشیا کے ممالک کیلئے بر صغیر کاواحد تجارتی راستہ مانا جاتا رہا۔

اگر اس سے بھی پیچھے جایا جائے تو تاریخ بتاتی ہے کہ یونانی،سکاہی،کشنی،چینی،عرب،

ترک،مغل،منگول،وغیرہ سب اسی راستے سے برصغیر میں داخل ہوئے ۔ہندووں کی مقدس کتاب مہا بھارت میں بھی اس علاقہ کا ذکر موجود ہے ۔اِس میں اُس زمانے کا حوال بیان کیا گیا ہے جب یہاں گندھارا سلطنت قائم تھی۔گندھارا جو برصغیر کی ایک اہم تہذیب ترین ہے۔جس پر پوری دنیا میں تحقیق ہوچکی ہے اُ س تہذیب کا تعلق اسی علاقہ سے ہے ۔ماضی قریب میں مغلیہ سلطنت کے زوال کے بعد اِس علاقہ پر سکھوں کی حکومت تھی اور برطانوی دور میں اِس علاقہ کومکمل طور پرصوبہ پنجاب میں ضم کرلیا گیا۔یعنی تاریخی اعتبار یہ علاقہ کبھی افغانستان کا حصہ رہا ہی نہیں ۔محمود اچکزئی نے پتہ نہیں اس علاقہ کو دریائے آمو کا حصہ کیسے قرار دے دیا ۔کونسی تاریخ نکال لی ہے کونساجغرافیہ ڈھونڈھ لائے ہیں ۔یہ دریائے آمو تووسط ایشیا کا سب سے بڑا دریا ہے ْپامیر کے پہاڑوں سے نکلنے والے اس دریا کی کل لمبائی تقریباً2400 کلومیٹرہے اور یہ افغانستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان سے ہوتا ہوا بحیرہ ارال میں گرتا ہے۔یہ مجھے لگتا ہے محمود خان اچکزئی نے کوہ فاف کی کہانیوں سے یہ تاریخ اخذ کی ہے

مجھے ان کے اس بیان پر حکومت ِ وقت کی خاموشی پر بھی عجیب لگ رہی ہے ۔سوچتا ہوں کہ اگر کوئی پنجابی لیڈر بھارت کے کسی اخبار کو انٹرویودیتے ہوئے کہہ دیتا کہ سارا پنجاب بھارت کا حصہ ہے تو اس وقت تک اسے گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا ہوتا ۔اگر کوئی سندھی لیڈریہ کہتا ہے صوبہ سندھ انڈیا کا حصہ تو اس کے کیا سلوک کیا جاتا اس کا اندازہ ہم بہ آسانی سے کر سکتے ہیں مگر اچکزئی صاحب ہیں کہ ابھی تک اسی طرح قابلِ عزت و تکریم ہیںکہ ان کے بھائی کو انہی کے احترام میں بلوچستان کا گورنر لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  بھان کے اٹھ اور رشتہ دار بھی بلوچستان میں مختلف عہدوں پر براجماں ہیں ۔

میں نے اس بات پر خاصی دیر غور کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی جو پاکستان کے سرکردہ لیڈر ہیں۔ ایک پارٹی سربراہ ہیں انہوں نے کیسے افغانستان کے ایک اخبار کو یہ بیان دے دیا ہے ۔پھر مجھے ان کے والد گرامی عبدالصمدخان اچکزئی کی یاد آئی۔جنہیں اپنے دور میں اہلِ کانگرس عزت سے بلوچ گاندھی کہا کرتے تھے ۔اگرچہ انہوں نے اپنی پارٹی بنائی ہوئی تھی مگر الحاق کانگرس کے ساتھ کیا ہوا تھا کیونکہ وہ پاکستان بننے کے مخالف تھے ۔متحدہ ہندوستان ان کے خوابوں کا مرکز و محور تھا قائد اعظم کو کافر اعظم کہنے والوںسے گہری دوستی تھی ۔انہوں نے ابوالکلام آزادکی کتاب ''ترجمانِ القران کا پشتو میں ترجمہ کیا تھا۔1945 میں عبدا لصمد خان اچکزئی نے باچا خان کو ایک خط میں لکھا تھا کہ برطانوی ہند میں مقبوضہ پشتون علاقوں کونئی تقسیم میں شامل کرنے کی بجائے علیحدہ پشتونستان بنایاجائے یعنی اگر برصغیرکی تقسیم ہونی ہے تو پھرکانگرس برطانیہ سے پشتونوں کیلئے علیحدہ ملک کا مطالبہ کرے مگر  کا نگرس نے اِس مطالبہ پر کوئی توجہ نہیں دی تھی ۔جب برصغیر کی تقسیم ہوئی توعبدالصمد خان اچکزئی نے اس پر شدید رد عمل کا اظہار کیاتھا اور اسے پشتون دشمن عمل قرار دیا تھا۔ باچا خان بابا نے اپنے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے گاندھی جی سے یہ تاریخی جملہ کہا تھاکہ ''تم نے ہم پشتونوں کو بھیڑیے کے سامنے ڈال دیا ہے''اس کے بعدعبدالصمد خان اچکزئی نے باچا خان سے مل کرپشتون رہنماوں کے ایک اجتماع کا اہتمام کیاتھا۔ پاکستان کے خلاف بنوں میں ایک بہت بڑا جرگہ منعقد کیا گیاتھا جس میں پاکستان کے پشتون علاقوں پر مشتمل ایک آزاد ریاست کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس قرار داد کو بنوں قرار کا نام دیا گیاتھا ۔ انہی ایام میں افغانستان کو بھی پاکستان پر حملے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ایک حملہ ہوا بھی تھاجسے بری طرح ناکام بنادیا گیا تھا۔اس پس منظر کو سامنے رکھتے ہوئے اگر محمود خان اچکزئی کے بیان پر غور کیا جائے تو لگتا ہے کہ وہ فکری اور عملی سطح پر پوری اپنے والد ِگرامی کے صحیح وارث ہونے کا ثبوت پیش کررہے ہیں ۔

ایک سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ اچکزئی قبیلہ کافی عرصہ سے بلوچستان میں آباد ہے ۔خاص طور پر اُس علاقے میں جس کی سرحد افغانستان ملتی ہے ۔یقینا یہ لوگ بلوچستان میں افغانستان ہی سے آئے تھے ۔یوں انہیں بلو چستان کو بھی افغانستان کا حصہ سمجھنا چاہئے تھامگر ابھی تک انہوں نے بلوچستان پر اپنا دعویٰ نہیں کیا۔انہیں تو چاہئے تھا کہ جہاں وہ ملک بھر میں پھیلے ہوئے افغانی باشندوں کو صرف پختون خواہ میں جمع ہونے کا کہہ رہے تھے ۔ وہاں بلوچستان میں آنے کی دعوت بھی دیتے۔ وہاں تو ان کی اپنی حکومت ہے ۔بلکہ  اپنے افغانی بھائیوں کو اپنے علاقے میں اپنے گھر کے قرب و جوار میں آباد کراتے ۔ووٹ بھی بڑھ جاتے ۔پارٹی بھی مضبوط ہوجاتی ۔پچیس لاکھ افغانیوں کی آباد کاری سے پانچ چھ ایم این اے کی نشستیں اور پندرہ بیس ایم پی اے کی نشستیں آسانی سے نکل سکتی ہیں ۔پھرطالبان سے بھی تعلق مضبوط تر ہوسکتے ہیں وہ بھی تو افغان ہیں بلکہ پشتو بولنے والے افغان ہیں ۔

083 — فیصلہ اور اُس کے بعد

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-083 | ↑ فہرست

فیصلہ اور اُس کے بعد

====================

فیصلہ اور اُس کے بعد

منصور آفاق

انتظارگاہ میں بیس کروڑ پاکستانیوں کے دل دھڑک رہے ہیں ۔فیصلہ پھر محفوظ ہوگیا ہے۔امیدکے پرندے دونوں طرف اڑ رہے ہیں مگر دشتِ امکاں میں وزیر اعظم کی نااہلی کے نقشِ پا قدم قدم یادگار بن چکےہیں ۔میری چشم ِ توجہ میں آٹھ معاملات بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔میں نے انہی کی روشنی سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے ۔

پہلا معاملہ ۔ پانچ صاحبان ِ انصاف کا بنچ تھا۔ان میں دونےپہلےوزیر اعظم کو نااہل قرار دے دیا۔اِس وقت اگر باقی تین ججوں میں سے ایک جج نے بھی خلاف فیصلہ دے دیا تو نااہلی کی تصویرمنظر نامہ پر ابھر آئے گی ۔ یہ بات بھی یادرکھی جائے کہ ان تین ججوں میں ایک جج ایسے بھی ہیں جنہیں موجودہ اہلِ حکم کاطرزِعمل سسلین مافیا جیسا لگتا ہے ۔

دوسرا معاملہ ۔جو جے آئی ٹی بنائی گئی تھی وہ وزیر اعظم اور ان کی فیملی کے خلاف شواہد جمع کرنے میں کامیاب رہی جس کام کےلئے اسے وجود میں لایا گیا تھاوہ اس نے احسن انداز میں سر انجام دے دیامگرنون لیگ کے لوگوں نے اسے جتنا ممکن تھامتنازع بنایا جس کی وجہ سےجے آئی ٹی پر سپریم کورٹ کے اعتماد میں اور اضافہ ہوا۔حکومتی ارکان کے دبائو کی انتہا یہ ہوئی کہ جے آئی ٹی کے تین ممبران کو اپنی فیملیز تحفظ کےلئے ملک سے باہر بھیجنی پڑ گئیں۔

تیسرا معاملہ ۔کچھ جعلی دستاویزات سامنے آئیں جس پر ایک جج صاحب نےیہاں تک کہہ دیا ہےکہ انہیں دیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا ہے ۔حسن نواز اور حسین نواز کے وکیل نے ان دستاویزات کو سابقہ وکیل کی غلطی قرار دیااور یہ کہہ کرمعافی مانگی کہ نیت ایسی نہیں تھی۔اس سے ایک بات توطے ہوگئی کہ جن دستاویزات کو جے آئی ٹی نے جعلی قرار دیا ہے وہ واقعی جعلی ہیں یعنی الزام قبول کرلیا گیا۔ایک جج نے اس جرم میں سات سال کی سزا کا ذکر بھی کیا۔اس جعل سازی کی وجہ سے کچھ اور ثابت ہو نہ ہو مگریہ ضرور ثابت ہوا کہ اگر دال ساری کالی نہیں تو اس میں کچھ کالا ضرور موجود ہے ۔

چوتھا معاملہ ۔شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں ریکارڈ ٹمپرنگ کے سلسلےمیں ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی گرفتار کر لئے گئےمگر حکومت کے دبائو پر انہیں ایف آئی اے کی طرف سےوی آئی پی پروٹوکول دیا گیا انہیں بیمار قرار دے کراسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔چونکہ ان کے خلاف مقدمہ سپریم کورٹ کے کہنے پر درج کیا گیا تھا اس لئے سپریم کورٹ اس مقدمے کی تفتیش کا بھی بغور جائزہ لے رہی تھی۔سواِس عمل نے بھی یہ ثابت کردیا کہ ریکارڈ میں ٹمپرنگ شریف خاندان کی مبینہ خواہش پر کی گئی تھی۔یقیناً اِ س معاملہ کے اثرات مرتب ہوئے ہونگے ۔

پانچواں معاملہ ۔کچھ لوگوں کے خیال میں اپنے آپ کو بچانے کےلئےاسحاق ڈار نے پانامہ کیس کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ۔انہوں نےجو النہان کی طرف سے تین خطوط عدالت میں جمع کرائے۔وہ قطری خط سے بھی زیادہ ناقابلِ اعتبار تھے۔قطری خط کی طرح ان کے ساتھ بھی کوئی منی ٹریل نہیں تھی ۔ تینوں خطوط میں کتابت کی ایک ہی بھیانک غلطی نےتینوں جبینوں کو شکنوں سے بھر دیا۔اگرچہ اِن خطوط کی تاریخوں میں ایک ایک سال کا فاصلہ تھا مگروہ چیخ چیخ کر ایک ہی بد حواس دن کی خبر سنا رہے تھے۔بار بار پوچھنے کے باوجوداسحاق ڈار کے وکیل صرف پانچ سال میں اثاثوں کی مالیت 90 لاکھ سے 80 کروڑ تک پہنچنے کا طریقہ عدالت کو نہ بتا سکے چھٹا معاملہ ۔ لواری ٹنل کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کی تقریرایڈٹ کرکے پی ٹی وی پر آن ایئر کی گئی ۔مگراُس کااِن ایڈٹ ورجن سپریم کورٹ تک پہنچ گیا۔اس کے ساتھ بزبان حنیف عباسی یہ پیغام بھی کہ اگر فیصلہ اُن کے خلاف آیا تو پاکستان خدا نخواستہ عراق ، شام اور لیبیابن جائے گا ۔جس کا الحمدللہ کہیں کوئی امکان نہیں ۔اس ہولناک نتائج کی دھمکی کے نتائج بھی ہولناک ہو سکتے ہیں ۔

ساتواں معاملہ ۔آخری روز کی سماعت کے آخری گھنٹے میں کچھ نئی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست کی گئی جسےمسترد کردیا گیاکہ یہ کاغذصرف طوالت کی کہانی کے کردار ہیں ۔اس سے پہلے بھی عدالت کئی موقعوں پر کہہ چکی تھی کہ آپ منی ٹریل نہیں دینا چاہتے صرف سماعت کا دورانیہ بڑھاناچاہتے ہیں ۔ پانچ روزہ سماعت میں ہر روز کئی بار منی ٹریل کاپوچھا مگر جواب نداردحتی کہ جب قطری پرنس کے ایک اور خط کی بات آ ئی تو پھر پوچھا گیاکہ کیاقطری پرنس کوئی منی ٹریل کوئی ثبوت دینے پر تیار ہے مگر وکیل نے مثبت جواب نہ دیا۔

آٹھواں معاملہ ۔رپورٹ کادسواں والیم کھولا گیا مگراسے اچھی طرح دیکھ لینے کے بعد وزیر اعظم کے وکیل نےخاموشی اختیار کر لی ۔یہ توقع کی جارہی تھی کہ وہ اُس پر بحث کرنےکےلئے ٹائم لیں گے۔ اس کی باقاعدہ کاپی حاصل کریں گے ۔سماعت کچھ دن اور جاری رہے گی ۔کہا جاتا ہے کہ اِس والیم میں وہ خط و کتابت ہےجو مختلف ممالک کےاداروں کے ساتھ جے آئی ٹی نے کی ۔سو بنیادی طور پر ضرورت اسی کو چیلنج کرنے کی تھی کہ چونکہ ہمیں جے آئی ٹی کی نیت پر شک ہے اس لئے ان خطوط کی دوبارہ تحقیق ضروری ہے مگر وزیر اعظم کے وکیل کی خاموشی کا مطلب یہ لیا گیا کہ وہ اس تمام خط و کتابت کودرست سمجھتے ہیں ۔اب آخر میںایک ضروری بات کہ پانامہ کیس کا فیصلہ اگرشریف خاندان کیخلاف آ گیا تو اس کا مفہوم یہ نہیں ہو سکتا کہ یہ کوئی جمہوریت کے خلاف فیصلہ آیا ہے۔انشاءاللہ جمہوریت اسی طرح رواں دواں رہے گی ۔دوماہ کے بعدنواز شریف کی جگہ شہباز شریف آجائیں گے ۔ہاں اگر شہباز شریف نے نون لیگ کی قیادت نہ سنبھالی تو پھر ممکن ہے کہ انتخابات وقت سے پہلے ہو جائیں وگرنہ انتخابات اپنے وقت پر ہونگے۔ ممکن ہے کہ چوہدری نثار علی خان کسی وقت بھی وزارت چھوڑ دیں مگر یہ طے ہےجس روز شہباز شریف وزیر اعظم بنیں گے۔

اُس روز چوہدری نثار پاکستان کےوزیر خارجہ ہونگے۔مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ بے پناہ محنت کے باوجودطلال چوہدری ، دانیال عزیزاور ان کے ہمنوائوں کے حصے میں کوئی وزارت نہیں آئے گی اور دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں نون لیگ کی طرف سے وزارتِ عظمی کا امیدوار حمزہ شریف ہوگا۔ہاں اگر وزیر اعظم نواز شریف کو مستقبل کا یہ منظر نامہ قبول نہ ہوا تو پھر جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے مگر ہر دو صورتوں میں انتخابات کے بعدپاکستان کا وزیر اعظم عمران خان ہوگا۔

084 — عمران خان کے خلاف ریفرنس

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-084 | ↑ فہرست

عمران خان کے خلاف ریفرنس

====================

عمران خان کے خلاف ریفرنس

منصور آفاق

ایک دوست نے کہا ’’ عبدالستار ایدھی نے تمام زندگی ولیوں والا کام کیا ہے ۔ میں تو اسے ولی سمجھتا ہوں۔ دوست کہنے لگا ’’عمران خان ایک عرصے سے فلاح و بہبود کے کام کر رہا تھا کیا تم اسے بھی اللہ کا ولی سمجھتے ہو۔‘‘میں نے کہا ’’سمجھنے میںکیا ہے وہ بھی اللہ کا ولی ہے ۔اللہ کا دوست ہے۔اس نے اللہ کی مخلوق کیلئے اپنی زندگی وقف کر رکھی ہے ۔اس دوست نے مجھے چار پانچ صلواتیں سنائیں اور کہا’’کپتان کیلئے کئی دلہنیں سجی بیٹھی ہیں۔جا کر پہلے ان کا انتظار تو ختم کر ‘‘یہ جملہ مجھے پیچھے لے گیا۔ لڑکپن کی بات ہے میں ایک بار عیسیٰ خیل اپنے عزیزوں کے پاس گیا ہواتھا سہ پہر کے وقت وہاں لڑکیاں دریا پر گھڑے بھرنے جایا کرتی تھیں میں بھی ان کے ساتھ چلا جاتا تھا ایک دن انہوں نے کہا ’’وہ سندھوبابا‘‘ اور وہاںسے بھاگ کر دور ایک جگہ سے پانی بھرنے لگیں میں وہیں کھڑا رہا۔ وہ سندھو بابا میرے پاس آگیا۔ مجھ سے بڑے پیار سے بولا ’’بیٹے دریا سے باتیں کرنی ہیں ‘‘میں نے پوچھا’’بابا کیا دریا بھی باتیں کرتے ہیں‘‘ تو وہ کہنے لگا’’کیوں نہیں ، موجیں بولتی ہیں سیپیاں گنگناتی ہیں، مچھلیاں قہقہے لگاتی ہیں، کچھوے روتے ہیں اور پانی جلترنگ بجاتے ہیں ‘‘ ۔ میں نے کہا’’مگر بابا مجھے تو کچھ سنائی نہیں دیتا بس ایک شور سا ہے ‘‘ تو اس نے کہا’’میرے ساتھ آئومیں تمہاری پانی کے ساتھ بات کرا دیتا ہوں مگر تم کسی کو بتانا نہیں ‘‘ اور وہ مجھے دریا کے بالکل قریب لے گیا ۔اس نے پانی سے اپنا کان لگا لیا ۔ میں نے بھی اس کی نقل کرتے ہوئے پانی کے سینے پر اپنا کان کسی پر مفہوم دھڑکن کے خیال میں رکھ دیا ۔مجھے پانی سے تو کوئی اورآواز نہیں سنائی دی مگر سندھو بابا کی آواز میرے کانوں میں آج تک گونجتی ہے۔ وہ کہہ رہا تھا ’’اے میرے ساتھ بہتے سندھو سنا پہاڑوں پر کچھ برف پگھلی ہے، وہ وقت کی شہزادی جو صدیوں سے چل رہی ہے اس کا کیا حال ہے ، ابھی اس کا کتنا سفر اور باقی ہے۔ اس نے میرے نام کوئی اورپیغام بھیجا ہے یا نہیں ؟ یہ تیری ہم عمر بوڑھی ہوا کل مجھے بتا رہی تھی کہ شہزادی میرے انتظار میں روز دلہن کی طرح سجتی ہے اور تجھ سے پوچھا کرتی ہے کہ تو مجھے اس کے پاس کب لے کر جائے گا؟‘‘

سندھو بابا کے اس واقعہ سے عمران خان یا عبدالستار ایدھی کے ولی ہونے کا بظاہر کوئی تعلق نظر نہیں آتا مگر غور کیا جائے توسندھوبابا کا سفر دراصل حق کی تلاش میں ایسی تکلیف دہ مسافت ہے جس کی گردبھی انسانی جسم کیلئے سوغات سے کم نہیں۔مگر راستے کے صحیح تعین کے بغیر ہونے والے سفردوسری دنیا کے بھٹکتے ہوئے شوق تو ہو سکتے ہیںمنزل کے راز دار نہیں ۔ ریاضت کے یہ کٹھن راستے انسانی تاریخ میں لاکھوں لوگوں نے اختیار کئے اورعرفان کی منزل تک پہنچنے کی جستجو میں رہے مگرشاید خداکے قرب کی سعادت کسی کو نصیب نہ ہوسکی ۔ پانی پر چلنے والے اور ہوا میں اُڑنے والے زندگی بھر اس کے نزدیک ہونے کی خواہش میں زندگی سے جنگ کرتے رہے ۔ افسوس انہیں یہ معلوم ہی نہ ہوسکا کہ جس زندگی سے وہ برسرِپیکار ہیں، جس سے نفرت کرتے ہیں وہی اس ذات ِحق کا پرتو ہے ۔آئو محبت کریں زندگی سے ، انسان سے، خوبصورتی سے ،خیرسے کیونکہ یہی خدا سے محبت ہے۔

عبد الستار ایدھی خیر سے محبت کرنے والا تھا ۔سڑک سے اٹھا کرکانپتی ہوئی زندگی کو اپنی آغوش میں چھپا لینے والوں میں سے تھا۔ عمران خان نے بھی لوگوں کے دکھوں کو محسوس کیا اور مسیحا بننے کی ہر کوشش کی جو مسلسل جاری ہے۔اس نے ہمیشہ زندگی سے محبت کی ہے شوکت خانم اسپتال اس بات کی گواہ ہے۔زندگی سے محبت کوئی آسان نہیں۔جہاں زندگی کیا ایک زخم ہے۔ گلتا ہوا زخم۔بہتا ہوا زخم۔ اس سے کیسے محبت کی جاسکتی ہے۔

بے شک وہ زندگی جو ان چم چم کرتی کاروںاور لش لش کرتے بنگلوں میںرہتی ہے۔وہ ان گلیوں اور گرتے ہوئے چھوٹے چھوٹے گھروندوں میں بھول کر بھی،کبھی بھٹک کر بھی قدم نہیں رکھتی۔ جس میں دنیا کی نوے فیصد آبادی مقیم ہے۔ ان لوگوں کی زندگی پردکھ کے سائے ہر وقت تھرتھراتے رہتے ہیں۔کہیں کسی کے معصوم سے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں۔کہیں کسی کی بیوی بیماری سے تڑپ رہی ہے۔تحقیق۔یہ زندگیاں کینسر سے زیادہ اذیت ناک ہیں۔بڑی بے رحم اور ظالم ہیں۔مگر یہ زندگیاں ۔زندگیاں نہیں ۔

حالات کے شکنجے میں جکڑی ہوئی عمریں ہیں ۔یہ لمحوں کا بہتا ہوا دریا ہے۔لوگ جس کے دھارے پربے بس تنکوں کی طرح بہے جارہے ہیں۔مگر میں اتنا جانتا ہوں کہ جو لوگ اس دھارے کا رخ موڑ لیتے ہیں ان کی زندگی سے ملاقات ہو جاتی ہے۔عمران خا ن بھی وقت کے دھارےموڑنے کیلئے سرگرداں ہیں۔جس جرم میں ان کی ذات پر ایسے ایسےا لزام لگائے جارہے ہیںجنہیں سن کر پوری پاکستانی قوم شرمند گی محسوس کرتی ہے کہ ہم اپنے محسنوں اپنے ہیروز اپنے مسیحائوں کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں۔مجھے ا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے قطعاً یہ توقع نہیں تھی کہ عمران خان کے خلاف نون لیگ کے ریفرنس کے دائر ہونے کی اجازت دیں گے۔کیا کہوں یہی کہ شاہ کے مصاحب شاہ کی خوشنودی کیلئے ہر کام کرنے کوتیار ہیں ۔شاید نئے نئے مصاحب بنے ہیں کہ اتراتے پھرتے ہیں ۔معاملہ جو بھی ہے یہ کتنی عجیب بات ہے کہ وزیر اعظم جسکے متعلق یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ان کے بیٹوں اور بیٹی کے نام اربوں کی جائیداد برسوں سے چلی آرہی ہے۔ جسے تسلیم بھی کر لیا گیا ہے ۔اپنی یہ جائیدادکبھی بھی شریف خاندان نے اپنے انتخابی ڈکلیئریشن میں درج نہیں کی۔میرے خیال میں تویہ ثبوت وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کیلئے کافی سے کچھ زیادہ ہے مگرکتنی حیرت کی بات ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس دائر نہیں ہوسکا ۔ عمران خان کے خلاف دائر ہو گیا۔

085 — گھوڑا فائرنگ کی رینج سے باہر نکل آیا ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-085 | ↑ فہرست

گھوڑا فائرنگ کی رینج سے باہر نکل آیا ہے

====================

گھوڑا فائرنگ کی رینج سے باہر نکل آیا ہے

منصور آفاق

تاریخ جسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہم اُس سے سبق سیکھنے والوں میں سے نہیں ۔ہمیں صرف اقتدار کی ضرورت ہے زر زن اور زمین توہم خود حاصل کر لیتے ہیں۔ ہمارا مستقبل تابناک ہے ۔ہمیں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا ۔ کمزور کےلئے ممکن نہیں کہ وہ طاقت ور کا کان پکڑ سکے ۔ہم قاضی القضا کے بدلنے کا اختیار رکھتے ہیں ۔ہم صاف شفاف لوگ ہیں ۔ہمارے کپڑے دیکھ لو کیاکہیں کوئی داغ نظر آرہا ہے ۔ہم نواز شریف بھی ہیں شہباز شریف بھی ۔ہم رانا ثنااللہ بھی ہیں اور طلال چوہدری بھی۔ ہم مریم نواز بھی ہیں اور مریم اورنگ زیب بھی ۔ہم جانتے ہیں کہ کائنات سچائی کا خزانہ ہے مگر یہ خزانہ پاکستان سے باہر کہیں پڑاہے ۔

دروغ گوئی کے اس عہد میں ہم نے جب بھی سچائی کی طرف آنکھ اٹھاکر دیکھا تو ہمیں روشنی جو تیرہ و تارگناہوں کے انجماد میں قید نظر آئی ۔وہ رات دکھائی دی جس کے اندھیرے ،دلوں کو جلا جلا کر دور کئے جاتے ہیں۔ ہمیں وہاں سورج نظر آیا جو دیا بجھ جانے کے بعد بھی طلوع نہیں ہو رہا ۔ہمیں رات کے سینے میں کسی گہرے زخم کی طرح ٹھہرے ہوئے دائرے میں داغ دارچاند کی روشنی بھی نظر آئی ہم نے جھوٹ اور فریب سے نہال سیاست کی کٹھ پتلیوں کے دھاگے تماشا گر کے ہاتھ میں کسی موٹے اور رنگ برنگے رسے کی طرح دیکھے۔

ہم عدالت عظمی کی اُس دھوپ تیز دھوپ،سایوں کو مٹاتی ہوئی نور اڑاتی ہوئی دھوپ سے بھی ہمکلام ہوئے جو ابھی تک اس سوچ میں گم ہے کہ سچائی کی روشنی نےپاکستان کا ساتھ کیوں چھوڑا ہے۔بے شک قلب و روح میں ان چاند ستاروں کی روشنی بھی آباد ہوئی جو چراغ کی آخری لو تک سچائی کوآواز دیتے رہتے ہیں۔وہ دردِ دل سےبھری ہوئی شامِ غم جو پگھلتے ہوئے دل کی طرح قطرہ قطرہ آنکھ سے ٹپکتی ہے ۔ہمیں ا ُن کے ارد گرد بکھری ہوئی دکھائی دیتی ہے ۔ ہم نے چراغ ِ انصاف کے اجالے میں دلہن کے لباس میں سنورتی ہوئی شفق کوبھی دیکھااور غروب کے اس دلکش منظر کے پتھرا جانے کی تمنا بھی کی ۔

پاکستان گلاب کے اُس پھول کی طرح ہے جس کے نہ کھلنے پر تتلیوں نے اپنے پروں میں کانٹے پرو لئے ہیں۔ نیکیوں کے اونچے پیڑ کٹتے چلے جارہے ہیں۔

اور ان کی شاخوں کے ساتھ جو کچھ ہم کر رہے ہیں یا کرچکے ہیں ا س کا داستا ن گو اپنےمرثیے بھول چکا ہے۔ عہدوں کی چکا چوند اور اقتدار کے نشے میں اسے کہاں یاد رہ سکتا ہے کہ یہ بیج بونے کا موسم ہے ۔ بیج بونے کاموسم اکثر گزر جاتا ہے۔دیکھئے خزاں کے موسم کی کارستانیاں ہر طرف خاک پر دستِ صبا سے دستکیں دیتے ہوئے پتے بکھرے پڑے ہیں اور جینے والوں کے ہاتھوں مٹی میں مل رہے ہیں ۔ بھیڑیوں کے قبضے میں آئی ہوئی پیڑوں کی ضائع ہوتی ہوئی چھاؤں کا کسی کو احساس ہی نہیں ۔لٹتے ہوئے میٹھے پھلوں کی نوحہ خوانی کرنے والےپر لٹیرے اپنے اپنے حواریوں کے ساتھ حملہ آور ہیں ۔اکیسویں صدی نے حملوں اور جنگوں کی شکل بدل دی ہے ۔ اب حملے اور جنگیں میدان ِ جنگ میں نہیں میڈیا کے پانی پت میں لڑی جارہی ہیں ۔لشکر کا میمنہ اگر پرنٹ میڈیا ہے تو میسرہ سوشل میڈیا ہے ۔الیکٹرانک میڈیا کو لشکر کا قلب سمجھئے ۔عدالت عظمی کے سامنے اپنے اپنے ڈائس توپوں کی طرح لگائے جاتے ہیں اور ان سے ایک دوسرے پر گولہ باری کی جاتی ہے ۔ قومی اسمبلی کے باہر بھی یہ جنگ اسی طرح لڑی جارہی ہوتی ہے ۔

جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کےلئے یہی لشکری اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔عدالت عظمی پر نئے حملوں کےلئے میسرہ اور میمنہ میں صف بندی کی جا چکی ہے۔ کسی وقت بھی بہت بھرپور حملہ ہو سکتاہے ابھی توصرف چھوٹی موٹی جھڑپیں ہورہی ہیں۔ لشکر کے قلب میں بڑے اہم کالم نگار اور اینکر پرسن موجود ہیں ۔نئے لشکری بھرتی کئے جارہے ہیں ۔انصاف کو دفاعی پوزیشن پر لانے کےلئے حملے کی بھرپورمنصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ ( یہاں انصاف کا مفہوم سب سے بڑی انصاف گاہ یعنی سپریم کورٹ نہیں ،تحریک ِ انصاف ہے ۔)

حملے کے دوران گرفتار ہونے والے جنگی قیدی اپنی بے گناہی کےلئے مسلسل سفید جھوٹ بولتے چلے جا رہے ہیں ان کا خیال ہے کہ جھوٹ اتنی مرتبہ بولیں کہ وہ سچ میں بدل جائے ۔ بے شک ایسا ممکن ہے لیکن صرف اس صورت میں کہ وہ خالی جھوٹ ہو سفید جھوٹ نہیں ۔سفید جھوٹ کئی لاکھ مرتبہ بھی بول دیا جائے تو جھوٹ ہی رہتا ہے جیسے اگر کوئی بضد ہوجائے اور ہزاروں مرتبہ کہے کہ یہ سورج نہیں سیاہ گولہ ہے تو پھر بھی سورج سورج رہتا ہے اور لوگ اس کی شعاعوں سے محظوظ ہوتے رہتے ہیں۔

بہرحال الٹی گنتی شروع ہے۔ رات کا آخری پہر ہے بس صبح کاذب کےلمحات آسمان پر پھیلنے والے ہیں۔ اب اعلانِ نون اشہب ِ وقت کو روک نہیں سکتا ممکن ہے ذرا سی رفتارمیں کمی آئے لیکن یہ طے ہے کہ وقت کا گھوڑا فائرنگ کی رینج سے باہر نکل آیا ہے۔ نون لیگ کی لیڈر شپ کا کام اب گھوڑے کے نقشِ پا پیٹنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ وعدہ معاف گواہ یہ یقین کرنا چاہتے ہیں کہ کوئی واقعی آسماں آنکھ کی مٹھی میں بند ہونے والا ہے ۔وہ جو آنکھیں نہیں رکھتے وہ اس بات پر کیسے یقین کر سکتےہیں کہ ان کے نزدیک تو اِس سے بڑا سمندر ہو ہی نہیں سکتا۔ کنواں ہی مکمل کائنات ہے۔

086 — عہدِ جیب تراشاں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-086 | ↑ فہرست

عہدِ جیب تراشاں

====================

عہدِ جیب تراشاں

اقتدار کے ہیروں سے مزین ،چیئرمین سینیٹ کی قیمتی کرسی بظاہر آصف زرداری کی جیب میں ہے مگر جیب کٹ بھی سکتی ہے۔بہت سی آنکھیں اِس کرسی پر لگی ہوئی ہیں۔بہت سے ہاتھ اس کی طرف لپک رہے ہیں۔دیکھئے کس کے ہاتھوں کی انگلیاں کام دکھاتی ہیں۔ سینیٹ کے انتخاب میں تو ہاتھوں کی کارروائی درست ہی رہی ہے۔آصف زرداری نے ندیم افضل چن کو سینیٹ الیکشن میں کارکردگی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ’’ آپ کے حاصل کردہ ووٹ انتخابی نتائج سے بڑھ کر اہم ہیں ‘‘۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی سخت ناراضگی کے اظہار کے بعداِس بات کی انکوائری شروع کردی گئی ہے کہ پنجاب سے پیپلزپارٹی کے امیدوار برائے سینیٹ ندیم افضل چن نے 30ووٹ کس طرح حاصل کرلئے۔ اس وقت ہر طرف یہی غور کیا جارہا ہے سینیٹ کے انتخاب میں کس کس پارٹی کی جیب کس کس پارٹی نے کاٹی ہے ۔کس پارٹی کے کتنے ووٹ کس پارٹی نے چرا لئے ہیں۔

اگرچہ ہر پارٹی نے اپنے ووٹ اپنی گرہ میں بڑی مضبوطی کے ساتھ باندھ رکھے تھے۔مگر فنکاروں نے ایسے اپنے ہاتھ کی صفائی دکھائی ہے کہ لطف آگیاہے۔ یہ وہ عہد جیب تراشاں ہے جس میں کسی کی جیب بھی سلامت نہیں۔’’عہدِ جیب تراشاں‘‘ سے مولانا عبدالستارخان نیازی یاد آگئے۔ جن دنوں انہیں جنرل ضیاء نے چھ ماہ کیلئے میانوالی میں نظر بندکردیا تھا تو مولانا نیازی نے اتحاد بین المسلمین پرایک کتاب لکھنی شروع کی تھی ۔اُس وقت مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا تھا کہ وہ بولتے تھے اور میں لکھا کرتا تھا انہی دنوں انہوں نے ایک واقعہ سنایا تھا کہ’’ مجھے معمول کے مطابق جلسے میں تقریر کے بعد تھانے کے حوالات میں بند کردیا گیا۔ وہاں ایک شخص مجھ سے پہلے قید تھا۔اُس کابڑا نورانی چہرہ تھا۔ سفید ریشمی داڑھی تھی۔سفید لباس بھی صاف ستھرا تھا۔ سفید پگڑی بھی بڑی سلیقے سے باندھی ہوئی تھی۔ مجھ سے ملا بھی بڑے احترام سے ۔ میں نے ملتے ہوئے کہا لگتا ہے آپ بھی میری طرح حکومت کو للکارنے والوں میں سے ہیں مگر میں نے آپ کو پہچانا نہیں ۔ تو اس نے کہا۔ مولانا !مجھے بابا جیب تراش کہتے ہیں ۔ میں جیب تراشوں کا پیر ہوں۔ میں نے حیرت اور پریشانی سے کہا۔ نہیں ایسا نہیں ہوسکتا آپ جیب تراش نہیں ہوسکتے تو کہنے لگا۔مولانا میں نے صرف آپ سے ہاتھ ملایا ہے نا۔ اس کے باوجود آپ کو بتا سکتا ہوں کہ آپ کی جیب میں ساٹھ روپے اور پچاس پیسے ہیں۔‘‘مولانا کہنے لگے۔ ’’مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میری جیب میں کتنے پیسے ہیں میں نے اپنی جیب سے رقم نکال کر گنی تو حیران رہ گیا ۔ میں نے اُس سے پوچھا کہ اتنا درست اندازہ کیسے ممکن ہے۔ تو کہنے لگا آپ چاہیں تو آپ کو بھی خبر ہوسکتی ہے‘‘۔مولانا کہتے ہیں ’’ میں ہنس دیا اور کہا۔ نہیں بابا اس عمر میں میں جیب تراش نہیں بن سکتا۔ تو اس نے حکیمانہ تبسم بکھیرتے ہوئے کہا’’مولانا یہ عہد،عہدِ جیب تراشاں ہے۔ ساری دنیا جیب تراش ہے ۔ بڑی بڑی طاقتور قومیں چھوٹی چھوٹی اور پسماندہ قوموں کی جیبیں تراشتی ہیں۔ حکومتیں کرنے والے اپنی عوام کی جیب تراشتے ہیں۔سرمایہ دار مزدور کی جیب تراشتا ہے اور جاگیر دار اپنے مزارعے کی جیب کاٹتا ہے۔ پیر اپنے مریدوں کی جیب کترتے ہیں ۔مولوی اپنے نمازیوں کی جیبوں سے مال نکالتا ہے ۔

دکاندار گاہک کی جیب تراشتا ہے ۔ہر ہاتھ کی دو انگلیوں میں ایک بلیڈ ہے جسے جہاں موقع ملتا ہے وہیں چلا دیتا ہے ۔ جو ہنر مند ہوتے ہیں وہ صاحبِ عزت بنے رہتے ہیں جو بے ہنر ہوتے ہیں پکڑے جاتے ہیں لیکن یہ طے ہے کہ یہ زمانہ جیب تراشوں کا زمانہ ہے۔میں ابھی اُس سے گفتگو کرنا چاہتا تھا مگر اس نے کہا کہ میرا جانے کا وقت ہو گیا ہے۔ اور حوالات کا دروازہ کھلا اور ایک سپاہی نے اسے باہر آنے کا کہا اور وہ میرے ہاتھ پر بوسہ دے کرباہر نکل گیا۔ شاید اسے تھانے سے جیل منتقل کیا جارہا تھا۔‘‘

ندیم افضل چن شریف آدمی ہیں مگرانہوں نے جو نون لیگ کی جیب کاٹی ہے اُس پر شور بہت مچ گیا ہے ۔آٹھ دس ووٹ کام بھی نہیں آئے۔بدنام بھی کر گئے۔بلکہ ان ووٹروں کا بوجھ بھی گلے پڑگیا ہے۔مجھے مشہور جیب تراش ’’جیرا بلیڈ‘‘ یاد آرہا ہے۔جیرے نے ایک دن تین لوگوں کی جیبیں کاٹیں۔ پہلی جیب سے ایک بجلی کا بل، ایک گیس کا بل، ایک پانی کا بل اور اس کے ساتھ چیزوں کی لمبی فہرست بر آمد ہوئی مگر رقم ندارد۔ دوسرے شخص کی جیب سے بیس روپے اور تین غزلیں برآمد ہوئیں یہ شخص یقینا شاعرتھا اور تیسرے شخص کی جیب سے صرف ایک خط بر آمد ہوا جوگائوں سے اس کی ماں نے اسے بھیجا تھا۔ اس میں لکھا تھا کہ’’ میری طبعیت بہت خراب ہے اوردوائی خریدنے کے بھی پیسے نہیں ہیں۔ تین دن پہلے ہمسائے نے خیرات کی تھی وہاں سے کھانا لائی تھی وہ بھی آج ختم ہوگیا ہے ۔ فوری طور پرکچھ کرو۔میں اِس عمر میں فاقے برداشت نہیں کرسکتی‘‘۔‘جیرے بلیڈ نے اس دردناک خط کو کئی بار پڑھا اور پھر جو شاعر کی جیب سے 20روپے برآمد ہوئے تھے ان میں 80روپے اور ملا کر سوروپے کا منی آرڈراُس ایڈریس پر بھیج دیا جس سے وہ خط آیا تھا۔ندیم افضل چن کے ذمے یہ جو آٹھ دس ووٹ پڑ گئے ہیں ان کا معاملہ جیرے کی طرح کا لگتا ہے۔بہرحال الیکشن کے بعد انہوں نے نون لیگ پر بڑی سخت تنقید کی ہے۔

شہباز شریف کی حکومت کو جمہوری مارشل لا قراردیا ہے۔ لگتا ہے آصف زرداری شطرنج کی بساط پر اپنا شہ کو مات دینے والا گھوڑا کسی اور خانے میں رکھنے والے ہیں۔ یا پھر چن صاحب کسی اور ستارے پر اپنی نظریں گاڑ کے بیٹھے ہیں۔ مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ ان کی حالت اُس دیہاتی جیسی ہے جس کی میلے میں جیب کٹ گئی تھی اور اس نے واپس گائوں آکر لوگوں سے کہا’’بھئی میلہ کیا تھا لوگوں نے میری جیب کاٹنے کیلئے ایک ڈھونگ رچا رکھا تھا‘‘آٹھ جیبیں کاٹ کر بھی اگر کسی کی یہ صورت حال ہو توپھر اُسے جیرے کی طرح جیب سے پیسے ڈال کر کسی کی غریب ماں کو بھیجنے پڑتے ہیں۔

087 — جاوید ہاشمی کا دماغی توازن

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-087 | ↑ فہرست

جاوید ہاشمی کا دماغی توازن

====================

جاوید ہاشمی کا دماغی توازن

منصور آفاق

میں عمران خان کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ جاوید ہاشمی کا ذہنی توازن درست نہیں۔ اگرچہ ہاشمی صاحب پوری پلاننگ کے ساتھ ایسے الزامات لگا رہے ہیں جو حقیقت کے قریب تر ہیں۔ بس معمولی سا ٹچ دے کر انہوں نے انہیں بھیانک بنا لیا ہے۔ جوڈیشل مارشل لا کی بات کو لیجئے۔ کیا جوڈیشل کمیشن اگر فیصلہ دے دیتا کہ پورے ملک میں دھاندلی ہوئی ہے تو حکومت اور اسمبلیاں ختم نہ ہو جاتیں۔ تحریک انصاف سپریم کورٹ سے اسی فیصلے کی امید رکھتی تھی اور سابق چیف جسٹس ناصر الملک کے بارے میں عمران خان کی بھی بڑی اچھی رائے تھی۔ انہیں یقین تھا کہ وہ درست فیصلہ کریں گے۔ اب اگر اس بات کو ہاشمی صاحب جوڈیشل مارشل لا کہہ کر غیر قانونی عمل ثابت کرنے کی کوشش کریں تو یقیناً اس کا کوئی پس منظر ہوگا۔

جاوید ہاشمی کا یہ الزام کہ کچھ کور کمانڈرز عمران خان کی پشت پر تھے۔ حقیقت سے زیادہ دور نہیں لگتا لیکن حقیقت نہیں ہے۔ حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد فوج کے حوالے کردیا تھا۔ فوج سے براہ راست لڑائی جھگڑے کا امکان پیدا ہو گیا تھا۔ پھر یہ بھی ہے کہ حکومت کے غیر قانونی اقدام روکنے کے لئے عوام ہمیشہ فوج کی طرف دیکھتی چلی آرہی ہے۔ سو یہ نہیں ہوسکتا تھا کہ اس وقت فوج سے یہ امید نہ کی جارہی ہو کہ وہ مداخلت کرے اور نواز شریف کو مستعفی ہونے پرمجبور کرے۔ دوسری طرف نواز شریف نے جنرل راحیل شریف کو اس معاملے میں مداخلت کی ریکوئسٹ کردی تھی جس کے نتیجے میں جنرل راحیل شریف عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سے ملے تھے۔ کچھ ضمانتیں بھی دی تھیں۔ ماڈل ٹائون کے چودہ شہیدوں کے قتل کی ایف آئی آر نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف درج بھی کرائی گئی تھی۔ ایسی صورت حال میں اگر جاوید ہاشمی یہ کہیں کہ اس وقت عمران خان مارشل لا لگوانا چاہتے تھے تو یہ بات قرین از قیاس نہیں۔ عمران خان کو مارشل لا کا کیا فائدہ ہوسکتا تھا۔ ہاں اگر عدالت عظمی دھاندلی کے الزام پرتحریک انصاف کے حق میں فیصلہ کرتی۔ حکومت اور اسمبلیاں ختم ہوتیں تو یقیناً کوئی نگران حکومت وجود میں آتی جو انتخابات کراتی۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ اس وقت تحریک انصاف کی میٹنگز میں ان تمام موضوعات پر گفتگو نہ ہو تی ہو۔ یقیناً ہوتی ہوگی مگر اب یہ دو سال کے بعد جاوید ہاشمی جو ذرا سا ٹوئسٹ دے کر ان باتوں کو پیش کررہے ہیں اس کا مقصد کچھ اور ہے۔

پاکستان میں فوج کے سیاسی کردار سے کسی دور میں بھی مکمل طور پر انکار ممکن نہیں۔ میں جنرل ایوب، جنرل یحییٰ، جنرل ضیاالحق یا جنرل پرویز مشرف کے دور کی بات نہیں کرنے لگا۔ میں آصف علی زرداری کی جمہوری حکومت کی ایک یادگار سے گرد جھاڑنے لگا ہوں جب نواز شریف، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی کے لئے اپنے جلوس کے ساتھ لاہور سے نکلے تو آرمی چیف کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔ جلوس جب گوجرانوالہ پہنچا تو آرمی چیف کے ٹیلی فون نے کامیابی کا مژدہ سنا دیا۔ اصغر خان کیس کا فیصلہ پاکستانی تاریخ کا حصہ ہے۔ جس پر عمل در آمد کی ہمت کسی کے پاس نہیں۔

مسئلہ الزامات کا نہیں۔ سوال یہ ہے کہ جاوید ہاشمی کے پیچھے کون ہے۔ دوسال کے بعد اچانک اس طرح کی عجیب و غریب باتیں کرنے کی ضرورت انہیں کیوں محسوس ہوئی۔ یہ باتیں تو انہوں نے الیکشن ہار کر بھی نہیں کی تھیں۔ آدمی کوسب سے زیادہ تکلیف ہارنے پر ہوتی ہے۔ مگر اس تکلیف میں بھی جاوید ہاشمی ایسی کوئی بات سامنے نہیں لا سکے تھے۔ اب اچانک یادداشت کیسے واپس آگئی ہے۔ ایک خیال یہ ہے کہ وہ لوگ جو عوام کی توجہ پانامہ لیکس کی طرف سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ وہ پیچھے ہیں۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ عمران خان کی نہیں فوج اور عدلیہ کی کردار کشی کی جارہی ہے۔ آج کل ایم کیو ایم لندن کے بھی مسلسل جاوید ہاشمی کے حق میں بیانات آرہے ہیں۔ جاوید ہاشمی تحریک انصاف چھوڑنے سے پہلے سعد رفیق کے ساتھ رابطے میں تھے اس بات کی وہ خود بھی تصدیق کرچکے ہیں۔ ممکن ہے یہ الزامات بھی اسی رابطے کا کوئی شاخسانہ ہوں۔

جاوید ہاشمی نے پرویز مشرف کے دور میں خاصے دن جیل میں گزارے تھے مگر نون لیگ نے اس قربانی کو کوئی اہمیت نہیں دی تھی۔ شاید نون لیگ کو اُنہی دنوں میں ان کی ذہنی کیفیت کا اندازہ ہوگیا تھا۔ مجھے یاد ہے ایک دن مظہر برلاس اور میں انہیں ملنے پارلیمانی لاجز میں گئے تو اس وقت ان کے پاس راجہ جاوید (برمنگھم ) بیٹھے ہوئے تھے۔ اور ہاشمی صاحب مسلسل بولتے چلے جارہے تھے۔ ان کی عجیب و غریب فلاسفی جس کا کوئی سر پیر نہیں تھا میں نے بھی خاصی دیر سنی اور پھر راجہ جاوید کے ساتھ اٹھ کر باہر آ گیا۔ راجہ جاوید کواب تو کشمیر حکومت میں کوئی عہدہ مل گیا ہے مگر اسوقت انہیں یہی شکایت تھی کہ نواز شریف نے انہیں کچھ نہیں دیا حالانکہ ان کی بڑی خدمات ہیں۔ شاید ان دنوں جاوید ہاشمی اور راجہ جاوید کی دوستی کی وجہ بھی یہی تھی۔ پھرجاوید ہاشمی نون لیگ چھوڑ گئے مگر نون لیگ ان کے اندر سے نہ نکل سکی۔ انتخابات کے بعد اسمبلی شروع ہوئی تو جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف کی طرف سے تقریر کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو اپنا لیڈر قرار دے دیا جس کی وجہ سے عمران خان کو اسمبلی میں اپنا نمائندہ شاہ محمود قریشی کو بنانا پڑ گیا تھا۔ مجھے دکھ ہے کہ جاوید ہاشمی کسی دوستی یا دشمنی میں بہت آگے چلے گئے ہیں۔ ان سے بصد احترام عرض ہے کہ ہمیں تو یہی سکھایا گیا تھا کہ کسی شخص کی دشمنی یا دوستی تمہیں اس بات پر مجبورنہ کر دے کہ تم عدل کا دامن ہاتھ سےچھوڑ دو۔

088 — تزئین و آرائش کا کھیل

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-088 | ↑ فہرست

تزئین و آرائش کا کھیل

====================

تزئین و آرائش کا کھیل

منصور آفاق

آج نئے سال کا پہلا دن ہے ۔آج سے ہم پھر ملک ِ پاکستان کی ترئین و آرائش کا کام نئے اندازمیں شروع کریں گے ۔ نئے ولولے کے ساتھ ۔اپنے دامن کی دھجیوں سے نئی جھنڈیاں بنائیں گے ۔اس سال کے نئے سلوگن ہونگے ۔نئی پیشن گوئیاں ہونگی ۔ نئی تمثیلیں پیش کی جائیں گی البتہ کردار وہی پرانے ہونگے وہی وزیر اعظم نواز شریف ،وہی عمران خان ، وہی سابق صدر آصف علی زرداری اوران کا فرزنِد ارجمند بلاول بھٹو۔نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کی آمد کا بھی غلغلہ سنائی دے رہاہے ۔

حکومت نے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ ان کے دفتر کی تزئین و آرائش کےلئے ایک خطیر فنڈ مقرر کردیا گیا ہے ۔ نہایت قیمتی فرنیچر کےلئے آرڈر دیا گیا ہے ۔دیوار وں اور دروازوں پر نیا رنگ کرایا جارہا ہے ۔ نئے پردے لگ رہے ہیں ۔نئے قالین بچھائے جارہے ہیں ۔دیواروں کو سجانے کیلئے قیمتی پینٹنگ خریدی جارہی ہیں ۔باتھ روم میں ہر چیز امپورٹڈ لگائی جارہی ہے ۔مالیت کا اندازہ اسی بات سے لگائیے کہ وزیر اعظم کے دفتر کی تزئین و آرائش پر بیس کروڑ خرچ کرنے کی منظوری دی گئی تھی جس میں سے دو کروڑ اور اٹھارہ لاکھ صرف باتھ روم کی سجاوٹ اور بناوٹ پر خرچ ہونے تھے ۔ بلاول بھٹو کا دفتر وزیر اعظم پاکستان کے دفتر سے کم تو نہیں ہوسکتا آخر کار وہ اپوزیشن لیڈر کے طور پر قومی اسمبلی میں وارد ہو رہے ہیں ۔ وزیر اعظم کے بالکل ساتھ والی نشست ان کےلئے مختص کردی گئی ہے ۔حکومت جتنا کچھ کر رہی ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ بلاول بھٹو کوحکومت اپنا ہی آدمی سمجھتی ہے ۔ کسی غیر کیلئے اتنے اخراجات کون برداشت کرتا ہے ۔دفتروں کی آرائش و تزئین پر لمبی لمبی رقمیں خرچ ہونے کا رواج تو پہلے بھی تھا مگراب کچھ زیادہ ہونے لگا ہے ۔ابھی پچھلے دنوں نیب لاہور کے دفتر کی تزئین اور آرائش اور اس میں کچھ اضافے کےلئے ایک ارب روپے کی رقم مختص کی گئی تھی ۔بلاول بھٹو کے دفتر میں باقی تمام فرنیچر تو نیا ہوگا البتہ ان کے اپنے بیٹھنے کی کرسی پرانی ہوگی ۔یہ وہی کرسی ہوگی جس پر محترمہ بے نظیر بھٹو بیٹھا کرتی تھیں ۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ اسمبلی میں آنے کا اعلان تو آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو دونوں کی طرف سے ہوا ہے مگر دفتر صرف بلاول بھٹو کا بن رہا ہے ۔دو باتیں ہو سکتی ہیں یا تو سابق صدر نے الیکشن لڑنے کا ارادہ ملتوی کردیا ہے یا پھر یہ سوچا ہے کہ وہ بھی وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان کی طرح کبھی کبھی اسمبلی جایا کرینگے۔

اگرچہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف ذاتی طور پرسادہ زندگی گزارتے ہیں مگر پنجاب حکومت کے افسران نے اپنے دفتروں کی آرائش پر کچھ کم خرچ نہیں کیا ۔ایک اعلیٰ افسر کے دفتر کی ترئین پردو کروڑ سے زائد خرچ ہوئے ۔ایک اور افسر نے تو کمال ہی کردیا ان کے دفتر کی تزئین و آرائش پر تیرہ کروڑ سے زائد کی رقم خرچ ہوئی ۔حکومت پنجاب نے مالی سال دوہزار سولہ سترہ کے بجٹ میں صوبائی وزرا اور دیگر افسران کے سرکاری گھروں کی تزئین و آرائش پرخرچ کرنے کےلئے ڈیڑھ ارب روپے رکھے ۔یہ معلوم نہیں کہ ابھی تک کتنے خرچ ہو چکے ہیں۔ ایک ایک دفتر پر کروڑوں کا خرچہ دیکھ کر تو لگتا ہے کہ افسران کو اس کےلئے اضافی بجٹ بھی لینا پڑا ہوگا ۔یہ اخراجات صرف پنجاب حکومت نے نہیں کئے ۔ہر صوبے میں ترئین و آرائش کا بجٹ اسی طرح کروڑوں میں ہے ۔ پچھلے دنوں جب وزیر اعظم نواز شریف نے پشین کا ایک روزہ دورہ کیا ہے تو جس ریسٹ ہائوس میں چندگھنٹے قیام کرنا تھا۔انٹرنیٹ پر آنے والی ایک اطلاع کے مطابق اس کی ترئین و آرائش پر بلوچستان حکومت نے ساٹھ لاکھ روپے خرچ کر دئیے۔ایک اور اطلاع کے مطابق وزیر اعظم ہائوس مری کی تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے اس پر تقریباً سینتالیس کروڑ روپیہ سے زیادہ خرچ ہوجانے کا امکان ہے ۔اسی طرح اِسی سال سندھ میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں تزئین و آرائش پر قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ۔ایک آڈٹ رپورٹ کے مطابق دوہزار تیرہ اور چودہ میں صدر ہائو س اور وزیر اعظم ہائوس میں اسی طرح کے اخراجات کی مد میں پچاس کروڑ روپے خورد برد ہوئے ۔یعنی یہ کام پیپلز پارٹی کے دور سے جاری وساری ہے ۔ دوہزار سولہ اور سترہ کے بجٹ میں وزیر اعظم کے لئے انہی اخراجات کی مد میں ساڑھے چھ کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا تھا ۔پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ ء بلوچستان میں کھانے کے بل پر بہت شور برپا تھا کہ چونتیس لاکھ کا کھانا کیسے کھایا جا سکتا ہے ۔ اب لوگوں کو کیسے سمجھایا جائے کہ وزیر اعظم ایک اکیلے کھانے والے تھوڑی تھے ۔وزیر اعظم نے جہاں کھانا کھایا تھا اس جگہ کی تزئین و آرائش پر بھی پندرہ لاکھ روپے خرچ آئے تھے ۔دو ہزار پندرہ میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نےپورے پنجاب میں دفاتر کی ترئین و آرائش پر پابندی عائد کی تھی ۔صوبے بھر کے تمام سرکاری افسران کو باقاعدہ احکامات جاری کئے گئے تھے مگر کچھ علم نہیں کہ اس پابندی پر کوئی عمل ہوا یا افسران نے اسے بھی داخل دفتر کردیا لاہور مرکز کے ایک ثقافتی ادارےکے نئے چیئرمین نے بھی اپنے دفتر کی تزئین و آرائش پر ایک خطیر رقم خرچ کی ہے ۔

میرے خیال میں یہی وہ ملک ِ پاکستان کی تزئین و آرائش ہے ۔یہی پاکستانی عوام کے دامن کی دھجیوں سے بنی ہوئی جھنڈیاں ہیں جنہیں ہر دفتر میں تزئین و آرائش قرار دے کر لگا دیا گیا ہے ۔ اب اور تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا ۔ڈاکٹر وزیر آغا کا ایک شعر یاد آرہا ہے وہ سُن لیجئے ممکن ہے دماغ کی کھڑکیاں کھل جائیں

اپنی عریانی چھپانے کے لئے

اس نے سارے شہر کو ننگا کیا

ایسا لگتا ہے جیسے یہ ساری تزئین و آرائش کچھ لوگوں کی عریانی چھپانے کےلئے ہے۔

089 — وابستگانِ افواجِ پاکستان

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-089 | ↑ فہرست

وابستگانِ افواجِ پاکستان

====================

وابستگانِ افواجِ پاکستان

پنجاب میں ضمنی انتخابات افواج ِ پاکستان کے زیر نگرانی ہونگے ۔باقی حلقوں کیلئے خیر یہ کوئی اتنا بڑامسئلہ نہیں وہاں نون لیگ ہار بھی جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا مگر این اے 122کا معاملہ تھوڑا جدا ہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ نے فوج کی مقبولیت کہاں پہنچا دی ہے ۔ایاز صادق نے بھی اپنی الیکشن مہم کے اشتہار میں افواج پاکستان کے ساتھ اپنی ہم آہنگی کو اجاگر کیا ہے ۔علیم خان کے پوسٹروں میں بھی کہیں کہیں راحیل شریف کی تصویر دکھائی دیتی ہے ۔میں اس وقت ایاز صادق اورعلیم خان کا موازنہ کرنے موڈ میں نہیں ہوں۔نہ ہی یہ فیصلہ دینا چاہتاہوں کہ دونوں امیدواروں میں سے بہتر کون ہے ۔ایاز صادق عمران خان کے بچپن کے دوست ہیں۔ایک بار ایچی سن کالج میں ہاکی کھیلتے ہوئے ان کی ہاکی سے عمران خان زخمی ہوگئے تھے ۔پھر یہ واقعہ دونوں کے درمیان دوستی کا سبب بن گیاتھا۔ثروت حسین کی نظم کی طرح دوستی بھی کہیں سے شروع ہوسکتی ہے ۔

پھر عمران خان نے انہیں نیرنگی ء سیاست کے رنگوں کی طرف مائل کیا ۔جب تحریک انصاف نے پہلی اڑان بھری تو پرواز میں ایاز صادق بھی موجود تھے مگر’’ستارہ ء شام بن کے آیا برنگ ِ خواب سحر گیا وہ‘‘ ۔ اُن کی سعودی عرب میں نواز شریف سے ملاقات ہوگئی تھی مگر جیسے ہی پیادیس سدھارے یعنی نون لیگ میں شامل ہوئے فتح ان کے پائوں چومنے لگی۔دوہزار دوسے ان کا ستارہ مسلسل عروج پر رہا۔مگر اس سال جب اسپیکرشپ کے برج میں ستاروں کی کچھ الٹی سیدھی گردشیں ہوئیں تو لوگوں نے پروین شاکر کی طرح حیرت سے کہا۔’’وہ ستارہ کیسے بکھر گیا وہ توآپ اپنی مثال تھا۔‘‘دوسری طرف علیم خان ہیں ۔وہ تحریک انصاف میں زیادہ پرانے نہیں ۔یعنی بزمِ یار میں نئے نئے آئے ہیں۔سیاست کے البتہ کئی سرد و گرم موسم دیکھ چکے ہیں ۔چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں پنجاب کے وزیر بھی رہے ہیں۔ تھوڑا عرصہ پہلے جب انہیں کینسر ہوا اورپھر اللہ تعالی نے انہیں ایک نئی زندگی عطا کی تو انہوں نے شوکت خانم اسپتال سے علاج کرانے کے بعد ایک خطیر رقم اسپتال کے فنڈ میں دی تھی ۔

اسی بات پرعمران خان ان کی طرف متوجہ ہوئے کہ’’ ایسی چنگاری بھی یارب اپنی خاکستر میں تھی‘۔بہر حال گزشتہ تین سالوں میں ’’لوگ کہتے ہیں کہ چنگاری الائو بن گئی ہے‘‘ان دونوں شخصیتوں سے اپنی شناسائی کا کیا کہوں۔’’نہ تعلق نہ روابط نہ مراسم ان سے ‘‘میں نے صرف انکی آواز ٹیلی فون یا میڈیا کی وساطت سے سنی ہے ۔جب ایاز صادق اسپیکر بنائے گئے تھے تو قومی اسمبلی سے ایک دوست کا فون آیا تھاکہ عطاالحق قاسمی تمہارے پاس برمنگھم آئے ہوئے ہیں۔ان سے میرے لئے ایاز صادق کو ایک فون تو کرادو ۔میں نے ان سے درخواست کی تو انہوں نے کہا ’’فون ملائو ابھی بات کرلیتے ہیں‘‘۔فون کیا مگر وہ دفتر میں موجود نہیں تھے ۔ تھوڑی دیرمیں ایاز صادق کا فون آگیا ۔ میں نے فون اسپیکر پر لگادیا انہوں نے جس محبت اور احترام سے قاسمی صاحب سے بات کی اسے بھلایا نہیں جا سکتا ۔یہ بات علیحدہ ہے کہ کام انہوں نے نہیں کیاتھا۔علیم خان سے بھی ایک کام کے سلسلے میں بات ہوئی تھی ۔لطف کی بات یہ ہے کہ وہ کام انہوں نے بھی نہیں کیا۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ میرے بہنوئی کی وفات کے تقریباً دس سال بعد تحریک انصاف کے ایک ایم پی اے نے ان کی زمین جعلسازی سے اپنے نام منتقل کرالی ہے۔اس زمین کی مالیت تقریباًپچیس کروڑ روپے ہے ۔میں تمام ثبوت لے کر لاہور آیا ۔نون لیگ کی ایک اہم شخص سے ملا اور اسے کہا میں مقدمہ بازی نہیں چاہتامگر میں چاہتاہوں کہ میرے بھانجوں کو ان کا حق مل جائے ۔اس نے مجھے علیم خان سے ملنے مشورہ دیا اور علیم خان کی خاصی تعریف کی ۔میں نے کہا کہ میری اطلاعات اس کے برعکس ہیں۔کچھ مسائل ہیں جس کی وجہ سےعمران خان نے ان کو انتخابات میں ٹکٹ بھی نہیں دیا تھا ۔وہ کہنے لگا۔لوگ باتیں کرتے رہتے ہیں یہی دیکھو کہ تحریک انصاف نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا تھامگر ان کے ماتھے پر شکن نہیں آئی ، وہ اسی طرح کام کرتے رہے۔میں نے کہا ’’مگرمیری تو اُن سے کوئی جان پہچان نہیں ہے۔کہنے لگا ۔میں فون کر دیتا ہوں ۔

علیم خان سے بات ہوئی انہوں نے مجھے کہاکہ’’ کل صبح تمام ثبوتوں کے ساتھ میرے آفس آجائیے گا ۔‘‘ ۔دوسرے دن میں وہاں لیٹ پہنچا ۔علیم خان چلے گئے تھے۔ان کے سیکرٹری نے فون پر بات کرائی تو الٹا انہوں نے معذرت کی کہ میں زیادہ دیر انتظار نہیں کرسکااور کہا کہ کاغذات کی کاپیاں میرے سیکرٹری کو دے دیجئے ۔اب میں خود آپ سے رابطہ کروں گا۔ مجھے برطانیہ آنا تھا سو پھر رابطہ نہ ہوسکا۔میں نے وہ ثبوت تحریک انصاف کے میانوالی ایم پی اے سبطین خان کوبھی بھجوائے تھے۔ٹیلی فون بھی کیا تھا۔ایک دوست کی معرفت سیف اللہ نیازی کو بھی بھیجے تھے۔۔لگتا ہے اب عمران خان سے ہی بات کرنا پڑے گی۔(مزید تفصیلات کیلئے ۔مظہر برلاس روزنامہ جنگ )

ہاںتو این اے 122کے ضمنی انتخاب موضوع ِ گفتگو تھا۔یہ مقابلہ اصل میںتو نواز شریف اور عمران خان کے درمیان ہے اور نواز شریف کا اس حوالے پلڑا بھاری ہے کہ وہ وزیراعظم بھی ہیں۔یعنی ان کا رخِ روشن پوری طرح بام پرہے ۔ اس میں بھی شک نہیں عمران خان کی عوامی مقبولیت بہت ہے ۔کچھ لوگ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ’’اٹھا لے جو بڑھا کے ہاتھ پیمانہ اسی کا ہے ‘‘ دیکھتے ہیں کون ر گِ گل سے بلبل کے پر باندھتا ہے ۔اس ضمنی انتخاب میں مسائل بہت ہیں۔ ایاز صادق کامیاب نہیں ہوتے تو پھر اس بات پر مہر تصدیق ثبت ہوجائے گی کہ انتخابات درست واقعی نہیں تھے ۔تحریکِ انصاف ہارتی تو2013کے انتخابات صاف شفاف قرار پاتے ہیں ۔فوج موجود ہے دھاندلی کا امکان بھی نہیں ہے۔

090 — یہ سڑک سیدھی گوادر جارہی ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-090 | ↑ فہرست

یہ سڑک سیدھی گوادر جارہی ہے

====================

یہ سڑک سیدھی گوادر جارہی ہے

بہت پرانی بات ہے میں نیا نیا جوان ہوا تھا۔جسم میں آگ بھی تھی اور دماغ میں نظریات بھی دہکتے تھے۔میں کسی کام کے سلسلےمیں کالاباغ گیا۔میری نظر ایک بوڑھے آدمی پر پڑی جو بظاہر پاگل لگ رہا تھا۔وہ سڑک کے کنارے بیٹھا تھااور پتھر اٹھااٹھا کر سڑک پر اس طرح پھینکتا تھا جیسے سڑک کو مار رہاہو۔ میںنے ازراہِ مذاق کہہ دیا۔’’بابا سڑک سے کیا دشمنی ہے ۔بے چاری کو کیوں مار رہے ہو۔‘‘اس کا ہاتھ اٹھا کا اٹھا رہ گیا۔اس نے عجیب وحشت بھری نظروں سے مجھے دیکھا اورپھر پورے زور سے سڑک پر پتھر مار کر بولاا’’اس کالی بلا کی ایسی کی تیسی (اور پھر ایک خاصی بھاری بھرکم گالی دے کر)اس نے مجھے تباہ کردیا ہے ۔لے گئی ہے چھین کر میرے لوگ ۔‘‘میں نے اُسے چھیڑتے ہوئے کہا ’’بابااِس کا کچھ نہیں بگڑے گا۔یہ شہر والوں کو بڑی پیاری ہے۔

کچھ ہوا بھی تو وہ پھر ٹھیک کرلیںگے‘‘بوڑھے نے کسی لیڈر کی طرح مجھے کہا’’تُو کچھ نہیں جانتا ۔اس کالی بلانے بڑا ظلم کیا ہے ۔تجھے کیا پتہ آدھے سے زیادہ گھر خالی پڑے ہیں اس شہر میں۔جب سے یہ سڑک بنی ہے۔ لوگ دھڑا دھڑ جارہے ہیں ۔صدیوں سے آبادیہ میرا شہر آسیب زدہ بستی بنتا جارہا ہے ۔‘‘ میں نے کہا’’بابا ہجرت اس وقت بھی ہوتی تھی جب سڑکیں نہیں ہوا کرتی تھیں۔تم یہ کیوں نہیں سوچتے کہ لوگ کس ڈر سے گھر چھوڑ گئے ہیں‘‘یہ جملہ سن کر وہ خوف زدہ ہو گیا اِدھراُدھر دیکھنے لگا کہ کوئی ہماری باتیں سن تو نہیں رہا اورپھر یقین کرلینے کے بعد بولا ’’خاموش رہ ۔ایسی باتیں کرنے والے قبروں میں چلے جاتے ہیں یا نواب صاحب کی جیلوں میں ۔‘‘ میں نے ہنس کر کہا ’’بابا وہ زمانہ گزر گیا ہے ۔ یہاںجیلیں ختم کردی گئی ہیں اور اب محلات کو بھی قبروں کے چوکھٹے بنانے کی اجازت نہیں۔ یہ کارنامہ اِسی کالی بلا نے سر انجام دیا ہے ۔جسے تم پتھر مار رہے ہو۔یہی بنی تو اسکول بنے ۔ یہی بنی تو کاروبار بنا۔یہی بنی تو گلوں میں رنگ بھرے ۔‘‘

تسلیم کہ کالاباغ دنیا کے اُن چند شہروں میں سے ایک ہے جس کی آبادی ایک دور میں مسلسل کم ہوتی رہی ۔یہاں تک عطااللہ عیسیٰ خیلوی بھی یہ گانے پر مجبور ہوگیا۔(کوئی تاں نشانی ڈس چناں تُوں پیاردی ۔۔کیوں گھٹ گئی اے ابادی تیڈئے شار دی ۔کوٹھیاں دا کاٹھ پٹ چلے کمزور وے ۔اساں گُھٹ پیتی اے تے مچ گیا شور وے )

کالاباغ میں جو انقلاب آیا۔اس میں اُس سڑک کے کردار سے انکار ممکن نہیں جس نے اُسے پوری دنیا سے جوڑ دیاتھا۔ زمانہ قدیم سے سڑک تبدیلی کی علامت سمجھی جاتی ہے ۔دنیا کی قدیم ترین سڑک’’ انکا روڈ‘‘ آج بھی قدیم انجینئرنگ کا نادر نمونہ سمجھی جاتی ہے ۔

اہل تحقیق کے خیال میں تہذیب کے حیرت انگیز انفراسٹرکچرمیں اس سڑک کا اہم ترین کردار ہے ۔ اُسی سڑک نے اُس چھوٹی سی ریاست کو ایک بڑی سلطنت میں بدل دیا تھا۔برصغیر کی قدیم ترین سڑک موریہ بادشاہوں نے بنائی تھی یہ ٹیکسلا سے نکلتی تھی۔اُس زمانے میں ٹیکسلا کو تہذیب کا گہوارہ بنانے میں اُس کی معجز نمائی سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔اُسی سڑک کے خدوخال پر کچھ اضافوں کے ساتھ شیر شاہ سوری نے’’ جرنیلی سڑک‘‘ تعمیر کرائی۔ جس نے مغلوں کے اقتدار کو طویل تر کیا۔پھر انگریزوں نے اپنی حکومت کو مضبوط کرنے کیلئے اسی سڑک کواورآگے بڑھایااور سینکڑوں نئی سڑکیں بنائیں ۔یہ سلسلہ پاکستان بننے کے بعد بھی جاری رہا ۔ہر قصبے اور ہر گائوں تک سڑک پہنچانے کی کوشش کی جاتی رہی کہ یہ تبدیلی کی علامت ہے۔اسی پہ چل کر روشنیاں گھر گھر پہنچتی ہیں ۔پاکستان میں انہی سڑکوں نے جاگیردارانہ نظام کو کمزور کیا۔روزگارکے نئے مواقع فراہم ہوئے ۔زندگی کی رفتار تیز ہوئی ۔آج بھی پاکستان میں پہلی موٹر وے کی تعمیرکووزیر اعظم نواز شریف کاسب سے اہم کارنامہ سمجھا جاتا ہے ۔اور اب یہ کاشغر کو گوادر سے ملانے والی سڑک ۔اِس نے توایک دنیا کو پریشان کر رکھا ہے ۔ ۔یہ سڑک ایک بہت بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔اِس سڑک کے وسائل سے بین الاقوامی مسائل حل ہونے کا امکان ہے ۔یہ سڑک پاکستان کو ایک روشن اور تابناک دور میں داخل کرے گی۔یہ عام لوگوں کے حالاتِ زندگی بدلنے والی سڑک ہے ۔یہ تازہ بستیاں آباد کرنے والی سڑک ہے ۔یہ سڑک کسی کو بے روزگار نہیں رہنے دے گی ۔فاقہ زدہ آنگنوں میں تبسم بکھیر دے گی ۔مفلسی کی پلکوں پر تھرتھراتے ہوئے آنسوئوں کو موتیوں میں بدل دے گی۔بقول فیض ۔سنی گئی ہے بالآخر برہنہ پائی کی ‘‘

چین میں بھی اس سڑک کی تعمیر کو کتنی اہمیت دی جارہی ہے اس کا اندازہ اس واقعہ سے لگائیے میرا ایک بزنس مین دوست جو چین سے برطانیہ میںمختلف چیزیں امپورٹ کرتا ہے ۔کل کاشغر سے واپس آیا تو مجھے کہنے لگا۔میں کاشغرمیں جس چینی کا مہمان تھا ۔وہ مجھے ایک دن اپنے ساتھ شہر سے باہر تقریباً تیس کلو میٹر دور لے گیاکہ تمہیں ایک بہت خاص چیز دکھانی ہے ۔ وہاں ایک قطعہِ اراضی دکھا کرکہنے لگا میں نے یہ زمین خریدی ہے۔ وہ زمین دو ایکٹر سے زیادہ نہیں تھی۔وہاں کام جاری تھا چاردیواری تعمیر ہورہی تھی۔ بہت پر جوش تھا ۔بتانے لگامیں بہت بڑا ویئر ہائوس بنا رہا ہوں۔یہاں سے بیک وقت ایک سو ٹرالروں پر سامان لوڈ کیا جا سکے گا ۔میں حیران پریشان کہ شہرسے اتنی دور یہ سامان رکھنے کیلئے اسٹورز بنا رہا ہے۔ پاگل تو نہیں ہوگیا ۔ یہاں کس نے آنا ہے ۔میں نے آخر کار اُس سے کہہ دیا کہ میرے نزدیک تو یہ جگہ کاروبار کیلئے قطعاً مناسب نہیں۔میرے خیال میں تم اپنا سرمایہ ضائع کر رہے ہو۔اس نے مجھے بازو سے پکڑا اورسڑک پر لے آیا ۔پھر جاتی ہوئی سڑک کی طرف اشارہ کر کے بولا ’’یہ سڑک سیدھی گوادر جارہی ہےــ‘‘۔

091 — ایک سو بیس جمع تین سو

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-091 | ↑ فہرست

ایک سو بیس جمع تین سو

====================

ایک سو بیس جمع تین سو

ایک سو بیس وہ حلقہ ہےجہاں سے ذوالفقار علی بھٹو ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ کہتے ہیں جنرل جیلانی نے نواز شریف کومشورہ دیا تھا کہ اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے بہت اثرات ہیں اس لئے انہیں حلقہ میں بھرپور کام کرنا چاہئے۔ اور پھر 1985ء کے غیر جماعتی انتخاب میں نواز شریف نے اس حلقہ کو اپنی مٹھی میں سمیٹ لیا ۔پچاسی سے لے کر آج تک یہ حلقہ نون لیگ کے ایک گڑھ کی حیثیت سے سیاسی افق پر جگمگا تا چلا آ رہا ہے ۔حتیٰ کہ مشرف دور میں جب نون لیگ زوال کی آخری حد کو چھورہی تھی یہ حلقہ نواز شریف کے ساتھ کھڑا تھا۔2002ءکے انتخابات میں پرویز ملک یہاں سے ایک بڑی لیڈ کے ساتھ کامیاب ہوئے تھے۔یاد رہے کہ پرویز ملک اُنہی جسٹس قیوم ملک کے بھائی ہیں جن کی آڈیو ٹیپس میڈیا کی زینت بن چکی ہیں یہ عجیب بات ہے کہ 2002ءمیں پرویز ملک نون لیگ کے ایم این تھے اور ان کی بہن یاسمین رحمان پیپلز پارٹی کی ایم این اے تھیں۔ جب کہ ان کی قریبی رشتہ دار ناول نگار بشری رحمن قاف لیگ کی رکن قومی اسمبلی تھیں اورخودقیوم ملک پرویز مشرف کے ہم نوا تھے ۔اس حلقے سے کئی اور نامور شخصیات نے بھی الیکشن لڑا یہاں سے کبھی ایئر مارشل اصغر خان امیدوار ہوئے تو کبھی جہانگیر بدرنے الیکشن لڑا۔ اسی حلقے سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے سسرغلام نبی ملک نے بھی الیکشن لڑا تھا۔

2008ءمیں شریف فیملی کےلئے موسم تھوڑا ساز گار ہوا تو انہوں نےاس حلقے کلثوم نواز کے بھانجے بلال یٰسین کو قومی اسمبلی کا رکن بنوا دیا ۔یٰسین پہلوان کے فرزند آج کل صوبائی وزیر ہیں۔ وہ اسی حلقے کی ایک صوبائی نشست سے 2013 میں بھی کامیاب ہوئے تھے۔ کلثوم نواز اپنے بھانجوں اور بھتیجوں سے بہت محبت کرتی ہیں ان کا بھتیجا احسن لطیف بھی مشکل ترین دور میں کلثوم نواز کے ساتھ تھا ۔آج کل وہ مریم نواز کے ساتھ ساتھ ہوتا ہے ۔یہ ساتھ مریم نواز کے مشہور ترین میڈیا سیل میں بھی جاری و ساری ہے۔ احسن لطیف کا دوسرا بھائی محسن لطیف ایم پی اے بنا تھا پھر ضمنی الیکشن ہوا تو وہ پی ٹی آئی کے شعیب صدیقی سے ہار گیا۔ مریم نواز کےمشہور میڈیا سیل کے ذکر پرمجھے مریم اورنگ زیب یاد آگئی ہیں۔ اس سیل کی مریم نواز اس کی سربراہ تھیں اور مریم اورنگ زیب ان کے زیر سایہ کام کرتی تھیں۔ اس سائے کی ایک تصویر آپ نے دو روز پہلے بھی دیکھی جب ماڈل ٹائون آفس میں مریم اورنگ مریم نواز کے چرنوں میں تشریف فرما تھیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کے چرنوں میں بھی بڑے بڑے لوگ بیٹھا کرتے تھے۔ چوہدری نثار علی خان نے مریم نواز اور بے نظیر بھٹو کے موازنے کو زمین و آسمان کا موازنہ قرار دیا۔ یہ الگ بات کہ ہمارے کئی کالم نگاروں کے نزدیک اس موازنے میں آسمان مریم نواز ہیں۔ یہاں مجھے دو دانیال بھی یاد آرہے ہیں۔ ایک دانیال جسے زمانہ دانیال عزیز کے نام سے جانتا ہے یہ کبھی سپریم کورٹ کے باہر کبھی جے آئی ٹی کے باہر اور کبھی پی آئی ڈی کے اندر شریف فیملی کی وکالت کرتے نظر آتےتھے واقفان ِ حال کا کہنا ہے کہ جب وہ پرائم منسٹر ہائوس میں اپنی رہنما سے داد وصول کرنے جاتے تو وہ ساری منصوبہ بندیاں انگریزی میں بیان کرتے تھے ان کی اس انگریزی نے پورے ماحول پر دھاک بٹھا رکھی ہوتی تھی۔ آج کل دانیال عزیز وفاقی وزیر ہیں اس خصوصی سیل میں ایک اور دانیال بھی نظر آتے تھے۔

ان کا نام دانیال تنویر ہے۔ یہ راولپنڈی سے منتخب ہونے والے سینیٹر چوہدری تنویر کے صاحبزادے ہیں۔ وہی چوہدری تنویر جن کی چوہدری جعفر اقبال سے رشتہ داری ہے۔ اس تعلق میں کہیں چوہدری نثار علی خان کا نام بھی آتا ہے اور اس نام کی وہی صورت احوال ہے کہ وہ نام پورے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھا وہ نام ان کو بہت ناگوار گزرا ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں مریم نواز اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان کھینچا تانی کے اس کھیل میں کہیں نہ کہیں دانیال تنویر کردار بھی موجود ہے۔

مجھے آج این اے ایک سو بیس کی بات کرنا تھی مگر خصوصی میڈیا سیل کا تذکرہ چھڑ گیا جتنا اس میڈیا سیل کا دائرہ کار وسیع ہے میرے جملے بھی اتنے ہی پھیلتے چلے گئے ہیں۔ حالیہ سالوں میں یہ دوسرا ایسا الیکشن تھا جو کسی وزیراعظم کی نااہلی کے بعد ہوا۔ یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد جب ضمنی الیکشن ہوا تھا تو انکے صاحبزادے موسیٰ گیلانی چالیس ہزار کی لیڈ سے جیتے تھے ۔یہ الگ بات کہ جنرل الیکشن میں موسیٰ گیلانی کی ضمانت ضبط ہو گئی تھی۔ سوچتا ہوں کہیں شریف فیملی کے ساتھ بھی این اے ایک سو بیس میں ایسا ہی تو نہیں ہونے والا۔ یہ ضمنی الیکشن ہوا ہے اس میں تین حکومتوں کی طاقت استعمال ہوئی۔ بے دریغ پیسہ استعمال ہوا اسکے باوجود لیڈ صرف چودہ ہزار کی نکلی ۔میاں نواز شریف نے اکانوے ہزار ووٹ لئے تھے۔ جبکہ سارے جتن کرنے کے باوجود بیگم کلثوم نواز اکسٹھ ہزار ووٹ لے سکیں اورتیس ہزار ووٹوں کا جھگڑا عدالت میں پہنچ چکا ہے۔ یاسمین راشد کا خیال ہے کہ ایک سو بیس میں تین سو اور جمع کر لئے گئے ہیں ۔حیرت ہے کہ تمام تر ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنے کے باوجود کلثوم نواز موسیٰ گیلانی جتنی لیڈ نہیں لے جا سکیں۔ شاید حمزہ شریف انتخابی مہم کے انچارج ہوتے تو معاملہ کچھ اور ہوتا۔

کہا جارہاہے اس الیکشن میں 39 پولنگ اسٹیشنوں پربائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے ووٹ ڈالے گئے ان میں سے 38پر ڈاکٹر یاسمین راشد کامیاب ہوئی۔ کلثوم نوازکی جیت وہاں ہوئی جہاں مینوئل طریقہ کار تھا اور ہاتھ کے کام کو ہی ہاتھ کی صفائی بڑی ضروری ہوتی ہے۔ خیر جو بھی ہوا کلثوم نواز جیت گئیں۔ اس جیت پر مریم نواز کی ہاری ہوئی تقریر سننے کا موقع بھی ملا۔ مریم نواز کی قومی اداروں پر بے جا تنقید نے کئی نئے سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ ان سوالوں کا جواب آنے والا موسم دے گا۔ سنا ہے آنے والا موسم شدید بلکہ شدید تر ہے کچھ لوگ اسے شدید ترین بھی کہہ رہے ہیں ۔بہر حال موسم کی تباہ کاریاں روکنے کیلئے لمبے چوڑے انتظامات کی ضرورت ہوتی ہے۔ ابھی ابھی امریکہ دو بڑے موسمی طوفانوں سے گزرا ہے سو بہتر انتظامات کیلئے امریکہ سے بہتر اور کون کوئی مشورہ دے سکتا ہے۔

092 — چیف جسٹس کے نام ۔۔ چوتھی درخواست

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-092 | ↑ فہرست

چیف جسٹس کے نام ۔۔ چوتھی درخواست

====================

چیف جسٹس کے نام

چوتھی درخواست

چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کے بیانیہ کو سیاسی بیانیہ قرار دیا ہے ۔اداروں کے خلاف حدود سے نکلی ہوئی گفتگو قانوناً جرم ہے اسے سیاسی بیانیہ کہہ کر کیسے جائز قرار دیا جا رہا ہے۔اس بیانیہ پر فوری طور پر پابندی لگنی چاہئے اور اُن کے قانونی بیانیے کو سامنے لانا چاہئے کہ وہ اپنی غیر قانونی جائیداد کے متعلق کورٹس کو کیا کہہ رہے ہیں وہ بیانیہ بھی عوام کے سامنے آنا چاہئے تاکہ عوام ان کے سیاسی بیانیے اور قانونی بیانیے کا تقابلی جائزہ لے سکے اوریہ عوام کا حق ہے میڈیا سے ہمیں یہ تو معلوم ہورہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نوازجلسوں میں کیا کہہ رہے ہیں مگر میڈیا کو یہ معلوم نہیں ہو پا رہا کہ شریف فیملی عدالت میں جا کر کیا کہہ رہی ہے اُس کا قانونی بیانیہ کیا ہے ۔اس کےلئے چیف جسٹس سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ نیب کورٹس کو حکم دیں کہ وہ اپنی کاروائی کے متعلق ایک بریف میڈیا کو ضرور دیا کرے جس سے عوام کو نواز شریف کے قانونی بیانیے کا پتہ چل سکے۔

093 — سزائے موت

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-093 | ↑ فہرست

سزائے موت

====================

سزائے موت

سابق ہوجانے والے صدر مملکت آصف زرداری نے فرمایاتھاکہ یورپی منڈیوں تک رسائی کیلئے ضروری ہے کہ موت کی سزا ختم کر دی جائے ۔کچھ لوگوں نے سوال اٹھایا کہ یورپ نے یہ بات امریکہ سے تو کبھی نہیں کہی۔

بے شک دنیا کے پچاس ممالک ایسے ہیں جہاں سزائے موت کا قانون منسوخ کردیا گیا ہے مگر ابھی تک دنیا کی ساٹھ فیصد آبادی جن ممالک سے تعلق رکھتی ہے وہاں سزائے موت کا قانون موجود ہے جن میں سرفہرست امریکہ ، چین ، بھارت اور انڈونیشا ہیں۔ سزائے موت پر پابندی کا رجحان زیادہ پرانا نہیں یہ 1977ء کی بات ہے جب پہلی بار دنیا کے سولہ ممالک نے سزائے موت پر پابندی عائد کی تھی اور پھر یہ رجحان بڑھتا چلا گیا۔پچھلے دس سالوں سے کئی ممالک میں مجرموں کو سزائے موت سنائی گئی مگر اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ دو ہزار دس تک ایسے17 ہزار مجرم موجود تھے جن کی سزا پر عملدرآمد ہونا باقی تھا۔

اس فہرست میں چین شامل نہیں ہے کیونکہ وہ اس سلسلے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کرتا ۔ خیال کیا جاتاہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ چین میں لوگوں کو سزائے موت دی جاتی ہے ۔وہاں ایک محدود اندازے کے مطابق ہر سال دس ہزار لوگوں کو سزائے موت دی جاتی ہے کیونکہ چین میں کرپشن کے جرم کی سزا بھی موت ہے ۔نومبر دوہزار بارہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی میں ایک سو دس ممالک نے اس سزا کے خلاف ووٹ دیئے تھے جب کہ انتالیس ممالک نے اس کے حق میں ووٹ دیئے تھے اور چھتیس ممالک نے اس ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا تھا۔ یہ ووٹنگ ہر دو سال کے بعد کرائی جاتی ہے دو ہزار دس میں اس سزا کے خلاف ووٹ دینے والوں کی تعداد ایک سو سات تھی اور اب تو یہ سزا شاعری کا موضوع بھی بن چکی ہے۔

پھانسی بھی اک قدیم روایت ہے قتل کی

اِس جرم کی سزا کوئی بہتر تلاش کر

سزائے موت ختم کرنے کی تحریک جن لوگوں نے دنیا میں چلائی ہے وہ اس سزا کو ختم کرنے کیلئے پانچ بڑے اہم دلائل دیتے ہیں۔ ایک تو یہ کہ یہ وہ سزا ہے جو واپس نہیں ہو سکتی۔ دنیا میں بے شمار ایسے مقدمات سامنے آئے ہیں جن میں پھانسی پانے والا شخص بعد میں بے گناہ ثابت ہوا ہے ۔دوسرا یہ کہ یہ وحشت ناک سزا جرم کو روکتی نہیں ہے کیونکہ جسے سزا ملتی ہے وہ مرچکا ہوتا ہے۔ وہ اس دوران کس کیفیت سے گزرا ہے، یہ نہیں بتا سکتاجب کہ اس کے مقابلے میں عمر بھر کی سزا مجرم کو بھی اس بات کا احساس دلاتی رہتی ہے کہ اس نے جرم کیا ہے ۔

دوسرے لوگ بھی اس سے سبق سیکھتے ہیں۔مرنے کے متعلق تو زیادہ ترلوگوں کا یہی خیال ہے کہ جس دن موت لکھی ہوئی ہے جہاں لکھی ہوئی ہے وہیں مرنا ہے ۔اسی وجہ سے جن ممالک میں سزائے موت ختم کی گئی ہے وہاں جرائم میں کمی آئی ہے۔ کینیڈا نے بیس سال پہلے اس سزا کو ختم کیا تھا وہاں جرائم کی شرح چالیس فیصد تک کم ہو گئی ہے۔ تیسرا کسی شخص کو سزائے موت دینے سے انسانیت کے دکھ کم نہیں ہوتے بلکہ بڑھ جاتے ہیں۔کچھ خاندان پہلے قتل کی وجہ سے درد میں مبتلا ہوتے ہیں اور کچھ اور خاندان سزائے موت کی وجہ سے اسی لاعلاج درد کا شکار ہوجاتے ہیں۔ چوتھا یہ سزائے موت کا عمل معاشرے پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے جب لوگوں کو اس بات کی خبر ملتی ہے کہ فلاں شخص کو پھانسی دے دی گئی ہے تو وہ پھانسی باقاعدہ تماشا بن جاتی ہے۔ پانچواں، دنیا کے بے شمار ممالک میں زیادہ تر قتل کرنے والے نفسیاتی سطح پر بہت بیمار لوگ ہوتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہوتی ہے کہ ان کا باقاعدہ علاج کیا جائے مگر وہاں یہ دیکھنے کا رواج ہی نہیں ہوتا کہ مجرم کی ذہنی حالت کیسی ہے پھر زندہ رہنا انسان کا بنیادی حق ہے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل بھی اس بات کو انسان کا پہلا حق قرار دیتی ہے کہ اس کی زندگی کا تحفظ کیا جائے۔

پاکستان میں اس وقت آٹھ ہزار قیدی ایسے ہیں جنہیں سزائے موت سنائی چکی ہیں مگر عملدرآمد نہیں کیا گیاان میں سے ایک ہزار سے زائد لوگوں کو یہ سزاملے ہوئے پندرہ سال ہو گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے پچھلے پانچ سالہ دور میں صرف دو لوگوں کو سزائے موت دی گئی ہے۔ان پر عملدرآمد فوجی عدالتوں نے کرایا تھا۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سزائے موت کا قانون ختم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا پیپلز پارٹی کی طرف سے ان کے دور میں کوئی خاص پیشرفت نہیں کی گئی تھی۔ بس ایک آرڈیننس جاری کیا گیا تھا جس کی ہر تین ماہ بعد توسیع کردی جاتی تھی۔

نون لیگ کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی یہ اعلان کیا تھا کہ فوری طور پر موت کی سزاؤں پر عملدرآمد کرائے گی مگر حکومت کو اپنا یہ فیصلہ مبینہ طور پر طالبان کی خواہش پر واپس لینا پڑا۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے جرم میں دی گئی کسی بھی سزائے موت پر آج تک عملدرآمد نہیں ہوسکا۔اس لئے نون لیگ کی حکومت نے بھی یہی بہتر سمجھا ہے کہ جب تک مذاکرات کا عمل مکمل نہیں ہوتا،سزاؤں پر عملدرآمد نہ کیا جائے۔کچھ لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ موجودہ حکومت سنجیدگی کے ساتھ سزائے موت کے قانون کو ختم کرنے کے متعلق سوچ رہی ہے۔ میرے خیال میں یہ نون لیگ کے بہتر کاموں میں سے ایک ہوگا۔

094 — عمران خان ! دو میں سے ایک

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-094 | ↑ فہرست

عمران خان ! دو میں سے ایک

====================

عمران خان ! دو میں سے ایک

میں جب صاحبان ِ اقتدار کے بلند و بانگ دعوے سنتا ہوں تو مجھے گاجر یاد آجاتی ہے ۔جسے کسی زمانے میں گدھے کے منہ سے تین چار انچ آگے سر کے بالکل ساتھ باندھ دیا جاتا تھاتاکہ اسے دکھائی دیتی رہی اور اسے کھا بھی نہ سکے ۔یوں بیچارہ گدھا تمنائے گاجر میں دوڑتے دوڑتے منزل تک پہنچ جاتا تھا۔ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے قوم کے ماتھے پر وہی گاجر باندھ دی گئی ہے ۔ شاید سفر کے اختتام پر گدھے کو تو گاجر مل جاتی ہو گی ۔یہاں اس کا حصول کے امکان نہیںنظر آتا۔

بلند بانگ دعووںاور وعدوں کی فہرست بڑی طویل ہے ۔اتنے وعدے ہیں گنواﺅں تو گنوا بھی نہ سکوں ۔کسی زمانے میں میرا خیال ہوا کرتا تھا کہ عوام کی یاداشت بہت کمزور ہوتی ہے ۔وہ بھول جاتی ہے کہ چند ماہ پہلے ووٹ مانگنے والوں نے اس کے ساتھ کیا کیا وعدے کئے تھے۔مگر جب سے میڈیا آزاد ہوا ہے مجھے اپنا یہ خیال غلط ثابت ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔اب تو میڈیا روز ہی سیاست دانوں کی پرانی تقریروں کی جھلکیاں دکھاتا رہتا ہے مگر پھر بھی لوگوںکو کچھ دکھائی کچھ سنائی نہیں دیتا ۔جیسے کانوں میں سیسہ بھرا ہوا ہے جیسے آنکھوں میں سلائیاں پھری ہوئی ہیں۔ یہی دیکھئے کہ نون لیگ نے اقتدار میں آنے سے پہلے کیا کیا وعدے نہیں کئے تھے ۔ایسے وعدے جوان کے پانچ سالہ دور میں پورے ہونے ممکن نہیں مگر لوگ ہیں کہ انہیں ووٹ دئیے جارہے ہیں ۔ہری پور میں نون لیگ کی فتح سب کے سامنے ہے ۔اس سے پہلے تقریباً چھ نشستوں پر ضمنی انتخابات میں نون لیگ کے امیدوار کا میاب ہوچکے ہیں ۔

ہری پور تو صوبہ پختون خواہ میں ہے ۔جہاں عمران خان کی حکومت ہے۔ کہتے ہیں کہ عمران خان نے وہاں پوری کوشش کر رہا ہے کہ اقتدارعوام تک پہنچے ۔ لوگ اپنے مسائل خود حل کریں ۔ کرپشن کا خاتمہ ہو ۔انصاف لوگوں کے دروازے تک آئے ۔پولیس آزاد ہو ۔ حکمرانوں کا احتساب ممکن رہے ۔مگر اس کے باوجود لوگوں نے پی ٹی آئی کے امیدوارکو شکست سے دوچار کیا ۔ آخر کیوں؟۔

یقینا اس سلگتے ہوئے سوال کا جواب عمران خان بھی تلاش کر رہے ہونگے۔ممکن ہے اُن کے حواریوں نے یہ کہہ کر انہیں بہلانے کی کامیاب کوشش کی ہو کہ نون لیگ کے امیدوار کی برادری بہت بڑی تھی ۔ اس نے لوگوں نے بہت کام کئے ہوئے تھے ۔ وہ عوام میں بہت مقبول تھا ۔چلیں یہ بھی مان لیتے ہیں مگر پھریہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اسے اتنی زیادہ لیڈ کیوں حاصل ہوئی ۔ اس بات کے دو جواب ہو سکتے ہیں ایک تو یہ کہ ابھی عمران خان” نیا پختون خواہ “بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے ۔دوسری وجہ” دھرنے “کے بعد کی صورت حال ہو سکتی ہے جس میںوہ مسلسل پسپاہو رہے ہیں ۔شایدجوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو مان لینا ۔ اسمبلی کا دوبارہ حصہ بن جانا وغیرہ وغیرہ عوام نے پسند نہیں کیا ۔

میرے نزدیک اب عمران خان کے پاس دو راستے ہیں ۔اگر وہ واقعی نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں تو ان دو میں سے ایک راستہ انہیں چننا پڑے گا۔ایک تو یہ کہ صوبہ پختون خواہ کی اسمبلی تحلیل کردیں۔ باقی اسمبلیوں سے باہر آجائیں اور ملک گیر عوام تحریک کا آغاز کریں یا پھر صوبہ پختون خواہ کوحقیقی معنون میں نیا پاکستان بنادیں ۔یہ راستہ اگرچہ مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں ۔اس لئے انہیں سب سے پہلے پورے صوبے کا تعلیمی نظام بدلنا ہوگا۔ تمام مدارس ،تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولز کےلئے ایک طرح کی سہولیات اور ایک طرح کا نصاب رائج کرنا ہوگا اور جو سکول یا مدارس معیار پورے نہیں اترتے انہیں بند کر دینا ہوگا۔دوسرا سوشل سیکورٹی سسٹم رائج کرنا ہوگا کہ جن لوگوںکو حکومت روزگار فراہم نہیں کر سکتی انہیں ہر ہفتے ایک معقول معاوضہ ملے۔ساٹھ سال سے زیادہ عمر رکھنے والے ہر اس بزرگ کو وظیفہ دیا جائے جسے پیشن نہیں ملتی ۔تمام ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کر دیا جائے ۔اگرچہ اس کام کےلئے بہت بڑے سرمائے کی ضرورت ہے مگریورپ کی طرح امیر لوگوں پر بہت زیادہ ٹیکس عائد کر کے اس بات کو ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔(یورپ میں دس ہزار پونڈ سالانہ کمانے والے پر کوئی ٹیکس نہیں مگرگیارہ سے تیس ہزار پونڈ کمانے والوںپر بائیس فیصد ٹیکس عائد ہوتا ہے اسی طرح ٹیکس بڑھتا جاتا ہے سالانہ ایک لاکھ کمانے والے کو تقریباًپچاس سے ساٹھ ہزار پونڈ ٹیکس دینا پڑ جاتا ہے ۔)صوبہ پختون خواہ کے وہ حصے جہاں دہشت گردی کا کوئی خطرہ نہیں وہاں بڑی سطح پرغیر ملکی سرمایہ کاری کرائی جا سکتی ہے۔اگر متحدہ عرب امارات بھارت کے ساتھ 75ارب ڈالر کے معاہدے کر سکتا ہے، اگرصوبہ پنجاب ترکی اور چین کے ساتھ مل کر پراجیکٹس کر سکتا ہے تو صوبہ پختون خواہ کو کیا مسئلہ ہے ۔اس کےلئے باقاعدہ ایک علاقہ مختص کیا جاسکتا ہے ۔جہاںحکومتِ پختون خواہ بین الاقوامی قوانین کا نفاذ کردے تاکہ بیرون ملک سے آنے والوں کووہ تمام سہولیات مل سکیں جو انہیں یورپ میں حاصل ہیں ۔محکمہ صحت کو بہتر بنانے کےلئے دنیا بھر سے صحت کےلئے کام کرنے والی بڑی بڑی این جی اوز کو بلایا جاسکتا ہے ۔سیاحت کے فروغ کےلئے مختلف پُر فضا مقام بین الاقوامی کمپنیوں کو دئیے جاسکتے ہیں ۔چین کے ساتھ تجارت کو فروغ دیاسکتا ہے ۔خاص طور پر وہ علاقہ جہاںچین کی سرحد ہے ۔اس کے قرب و جوار میں چین کی مدد سے نئے شہر آباد کئے جاسکتے ہیں۔پانی سے پیدا ہونے والی بجلی کی پیدوار میں تیزی کے ساتھ بہت زیادہ اضافہ ممکن ہے ۔وہاں قدرتی وسائل میں پانی ، درخت ، پہاڑ اور جفا کش لوگ وافر مقدار میں موجود ہیں ان سے بھرپور کام لیا جا سکتا ہے ۔ صوبے میں ہونے والی غیر قانونی اسلحہ سازی کو باقاعدہ ایک صنعت کا درجہ دیا جاسکتا ہے میں نے اپنی آنکھوں سے درہ آدم خیل کے بنے ہوئے راکٹ لانچر دیکھے ہیں ۔وہاںپولیس کا نظام اگرچہ بہتری کی طرف گامزن ہے مگر اسے اور بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔اس کےلئے سب اہم ترین بات یہ ہے کہ ہر تھا نے میںجو سپاہی تعینات کئے جائیں ان کا تعلق اسی تھانے کے علاقے سے ہو ۔جن کے پاس چھوٹے چھوٹے جھگڑوں کے فیصلے کا بھی اختیار ہو۔حکومت آباد کرنے کےلئے کسانوں کو قسطوں میںبہت کم قیمت پر زمینیں فراہم کرے اورجو انہیں آباد نہ کریں ان سے واپس لے لے۔جو زمینیں حضور سرور کائنات نے صحابہ کو دی تھیں ان میں سے جن صحابہ نے انہیں آباد نہیں کیا تھا حضرت عمر فارو ق نے وہ واپس لے لی تھی ۔ معدنی ذخائر کی تلاش کے کام میں تیزی لائی جاسکتی ہے اور جہاں ذخائر موجود ہیں انہیں نکالنے کےلئے سرمایہ کاری کرائی جاسکتی ہے ۔ اگر پشاور میں تمام ترقی یافتہ ممالک کے سفیروں کو بلا کران پراجیکٹس پر ایک ڈونر کانفرنس کرائی جائے تومجھے یقین ہے کہ اس کے بعد صوبے میں مالی وسائل کوئی کمی نہیں رہے گی۔ویسے ماروی میمن کا کہنا ہے کہ وفاق کی طرف سے صوبے کو جو فنڈ فراہم کئے جاتے ہیں صوبہ انہیں پوری طر ح خرچ بھی نہیں کرتا مگر میں اس الزام کو تسلیم نہیں کرتا۔اور ہاں ایک آخری بات کہ ان تمام کاموں کےلئے جہانگیر ترین جیسے کسی شخص کے وزیراعلیٰ ہونے کی ضرورت ہے ۔ پرویز خٹک بہت اچھے آدمی ہیں مگر اتنی زیادہ صلاحیتوں کے مالک نہیں کہ نیا پختون خواہ وجود میں لا سکیں

095 — کاروبارِ حیات ۔ ہارون الرشید

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-095 | ↑ فہرست

کاروبارِ حیات ۔ ہارون الرشید

====================

درویش سے پوچھا : کیا چیز آپ کو آسودہ رکھتی ہے ۔ کہا: یہ یقین کہ ہر فیصلہ مالک کا ہے اور اس کے ہر فیصلے پہ سر جھکا دینا چاہیے۔

عمران خان اور ان کے ساتھی کیوں یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ حکومت چند دن کی مہمان ہے ؟ وزیرِ اعظم کے عالی قدر رفقاء کار کس بنا پر یہ ارشاد کرتے ہیں کہ فوجی قیادت منتخب حکومت کے خلاف سازش میں ملوث ہے۔ جے آئی ٹی کے ارکان جانبدار ہیں اور عدلیہ کو اس کی پروا نہیں۔ دوسرے الفاظ میں یہ کہ معزز جج حضرات بھی تعصب کا شکار ہیں۔

ایک میڈیا گروپ اس مہم میں پیش پیش ہے ۔ اس کے کچھ بزرجمہر ہر روز ایک نئی داستان سناتے ہیں ۔ خود کو وہ جمہوریت کے چیمپئن اور نجات دہندہ کے طور پر پیش کرتے ہیں ۔

ابھی دو تین برس پہلے تک فوجی قیادت کے خلاف مورچہ انہوں نے جما رکھا تھا۔ ملک کی خارجہ پالیسی طے کرنے پر وہ مصر تھے ، خصوصاً بھارت کے ساتھ تعلقات کی نوعیت ۔ اس میدان میں انہوں نے خاک چاٹی ۔ برسوں کی خرابی و خواری کے بعد عملاً معذرت کی اور لہجہ دھیما کیا۔ اب وہ سپریم کورٹ کے خلاف شریف خاندان کی طرف سے استوار کیے جانے والے لشکر کے علمبردار ہیں ۔ دعویٰ ان کا یہ ہے کہ جنرل پرویز مشرف کے خلاف جنگ انہوں نے لڑی اور آصف علی زرداری اینڈ کمپنی کی کرپشن کو بے نقاب انہوں نے کیا۔ کوئی دن جاتاہے ، شاید یہ دعویٰ بھی وہ داغ دیں کہ مرتی ہوئی پاکستانی کرکٹ کو بھی انہی کی عنایت سے نئی زندگی ملی۔

وکلا کی تاریخی تحریک کے بعد پاگل پن کے بہت سے مظاہرے ہم دیکھتے رہے ۔ اب تک یہ سلسلہ جاری ہے۔ اخبار کی اطلاع یہ ہے کہ منگل کو حبسِ بیجا کی ایک رٹ میں ، مشتعل قانون دانوں کے ایک گروہ نے محترمہ عاصمہ جہانگیر کے ساتھی وکلا پہ یلغار کی، معزز جج پر بھی۔ وہ جج صاحب کے ریٹائرنگ روم میں جا گھسے، چیختے چلاتے ، نعرے لگاتے اور دھکم پیل کرتے رہے ۔

اخبار نویس رئوف کلاسرا کے خلاف جاری مہم میں نئے دانشور شریک ہوئے ہیں ۔ ان کے خلاف عائد کردہ الزامات تو جھوٹے ثابت ہو چکے ۔ اب وہی ناراض وکلا والی چیخ و پکار ، زہر میں بجھے ہوئے طنزیہ جملے ۔ کلاسرا کو شاید اب خاموش ہو جانا چاہیے ۔ ہر کامیاب آدمی کے حاسد ہوا کرتے ہیں ۔ خطا معاف ، لبرلزم کی جو بحث اس نے چھیڑی ہے ، اس وقت یہ کچھ زیادہ متعلق نہیں ۔ نظریات سے نہیں ، ذاتی کردار کا تعلق تربیت سے ہوتا ہے۔ کون سا مکتبِ فکر ہے ، چھچھورے اور بد کردار جس میں پائے نہیں جاتے ، اجلے اور قابلِ رشک جس میں نہیں ہوتے۔ کردار جماعتوں ، قوموں اور قبیلوں کا نہیں ہوتا۔ آخری تجزیے میں یہ ایک شخصی چیز ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اچھلتے کودتے میڈیا گروپ میں بھی معقول آوازیں ہمیں سنائی دیتی ہیں۔ خبطِ عظمت اور زعمِ تقویٰ سے پاک ۔

شریف خاندان کی گھبراہٹ قابلِ فہم ہے ۔ انہیں لندن کی جائیداد کا جواز پیش کرنے میں دشواری کا سامنا ہے ۔ اب اگر وہ سازش کا شور نہ مچائیں تو اور کیا کریں ۔ معاملہ عدالت میں ہے اور وہ اسے کٹھ پتلیوں کا کھیل کہتے ہیں ۔ کون سی کٹھ پتلیاں ؟ کیا معزز جج حضرات ؟ کون ان ”کٹھ پتلیوں ‘‘ کو نچا رہا ہے ؟ عسکری قیادت؟ صاف صاف یہ سوال کیا جائے تو ظاہر ہے کہ وہ تردید فرمائیں گے ، انکار کر دیں گے۔ نہال ہاشمی کی طرح ، جو اب یہ کہتے ہیں کہ ان کے مخاطب عمرا ن خان تھے۔

لہجے کا تحمل برقرار رکھتے ہوئے اپنی ناراضی عدالت نے ظاہر کر دی ہے ۔ واضح کر دیا ہے کہ درباری اخبار نویسوں کے دبائو کا وہ شکار نہیں ہو گی ۔ خبر یہ ہے کہ عسکری قیادت بھی اتنی ہی ناخوش ہے ۔ جنرل حضرات ، ظاہر ہے کہ اخبار نویسوں کے ساتھ عشائیے تناول نہیں فرماتے۔ اخبارات کے لیے وہ بیان جاری نہیں کرتے۔ اس میں مگر کوئی شبہ نہیں کہ کیچڑ اچھالنے والوں سے وہ نالاں ہیں ۔

فوجی حلقوں میں زیرِ بحث نکتہ یہ ہے : ذمہ داریوں کا سارا بوجھ ہمیں پر لاد دیا گیا۔ ملک بھر میں پھیلے ہر طرح کے فتنوں سے نمٹنے کی جان سوز جہدوجہد میں ہم پڑے ہیں ۔ اس کے باوجود مطعون کرنے کا یہ سلسلہ کیوں ہے ؟

کشمیر میں جنگ بندی لائن پر بڑھتی ہوئی بھارتی کارروائیاں ، جن میں 308 شہری اب تک شہید ہو چکے ۔ بھارت اور افغانستان کی طرف سے بلوچستان ، کراچی اور قبائلی پٹی میں دہشت گردی ۔ پاکستان کو حالات کی دلدل میں گھرا دیکھ کر ایرانیوں کا جارحانہ انداز… اور مقبوضہ کشمیر میں تحریکِ آزادی کے ہنگام‘ ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں ۔ یہ وقت فوج کی پشت پر کھڑے ہونے کا تھا یا اس پر الزامات کی بارش کا ؟ درباریوں کی دنیا بہت چھوٹی ہوتی ہے ۔ حکمرانوں کی آنکھ سے زندگی کو وہ دیکھتے ہیں ۔ انہیں خدا یاد رہتا ہے ، نہ مخلوقِ خدا ، زندگی کے حقائق اور نہ قوانینِ قدرت ۔ خوف زدہ ، بے آسرا بچّوں کی طرح بس ایک چیز کی فکر انہیں لاحق رہتی ہے کہ ظلِ الٰہی ان پہ مہربان رہیں ۔ دھوپ میں سایہ برقرار رہے ۔

جہاں پناہ مجھے بازوئوں میں لے لیجیے

مری تلاش میں ہیں گردشیں زمانے کی

رزقِ حرام تو خیر لعنت کے سوا کچھ بھی نہیں ، آسان رزق بھی آزمائش میں مبتلا کرتا ہے ۔ کشمکش کے مہ و سال کے بعد امیرالمومنین ہارون الرشید مدینۃ الرسول پہنچے۔ امام مالک بن انسؒ کی خدمت میں پیش ہوئے ۔ احکام و احادیثِ رسول کا مجموعہ ”موطا‘‘ مرتب فرما چکے تھے ۔ کہا: بغداد تشریف لائیے ، موطا کو قانون کے طور پر نافذ کر دوں گا ۔ امام ؒ نے انکار کر دیا۔ تاریخ میں شاید ہی کبھی کسی ماہرِ قانون کو ایسے اعزاز کی پیشکش ہوئی ہو۔ شاید ہی کبھی کسی نے اس رسان سے انکار کیا ہو ۔ نکتہ ان کا یہ تھا کہ دوسرے اہلِ علم بھی تو ہیں ، دوسرے نقطہ ہائے نگاہ ، دوسرے مکاتبِ فکر ۔ زندگی کو پروردگار نے تنوع میں پیدا کیا ہے ۔ حکمران کی مٹھی میں وہ قید نہیں ہو سکتی ۔

کئی برس بیت گئے ۔ امام شافعیؒ اپنے استاد کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ دیکھا کہ اشرفیوں کا ایک ڈھیر ہے اور سواری کے بہت سے جانور ۔ صاحبِ تقویٰ شاگرد کی آنکھ میں نمی اتری تو امامؒ نے کہا : شافعی ، تم نے خیال کیا کہ دنیا نے میرے دل میں جگہ بنا لی ۔ دمشق سے خراسان تک تحائف چلے آتے ہیں ۔ یہ اونٹ گھوڑے تمہارے ہیں اور یہ دس ہزار اشرفیاں بھی ، جن کی زکوٰۃ ادا کی جا چکی۔

شافعیؒ مکّہ روانہ ہوئے لیکن شہر میں داخل ہونے سے پہلے سب کچھ بانٹ دیا۔ کوئی دن میں پیغام ملا: شافعی ! تم نے بہت اچھا کیا ۔ اتنے ہی گھوڑے، اتنے ہی اونٹ اور اتنی ہی اشرفیاں تمہارے لیے اور رکھی ہیں ۔

ایک آدمی اللہ کے سوا کسی کا محتاج نہیں ہوتا ، ایک بندوں کا ۔ دنیا کی محبت کا صلہ خوف اور احتیاج ہے ، خواہ لاکھ پہریدار اور ہزار خزانے ہوں ۔ بندگی کا صلہ غنیٰ اور سکونِ قلب ہے ۔

درویش سے پوچھا : کیا چیز آپ کو آسودہ رکھتی ہے ۔ کہا: یہ یقین کہ ہر فیصلہ مالک کا ہے اور اس کے ہر فیصلے پہ سر جھکا دینا چاہیے ۔

پسِ تحریر: عسکری قیادت نے دھمکیوں کے جواب میں واشنگٹن کو بتا دیا ہے کہ خطے میں خرابی اور دہشت گردی کا ذمہ دار پاکستان نہیں ، دوسرے ہیں ۔ جنرل حضرات کا تجزیہ یہ ہے کہ خطرہ حقیقی نہیں ، صرف گیدڑ بھبکیاں ہیں ۔ مزید برآں امریکہ اب ایک واحد ناقابلِ تسخیر عالمی طاقت نہیں ۔ اس کی بھی کمزوریاں اور مسائل ہیں ۔ کسی نئی مہم جوئی کا وہ متحمل نہیں ۔

096 — 2025 کے کچھ مناظر

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-096 | ↑ فہرست

2025 کے کچھ مناظر

====================

2025 کے کچھ مناظر

جنوری 2025 ء ایک اعلیٰ عدالت میں ایک اہم فیصلہ سنایا جارہا ہے۔ بے شمار ٹی وی کیمروں نے چیف جسٹس کا کلوزاپ بنارکھا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان اپنا مختصر فیصلہ پڑھنا شروع کرتے ہیں سٹل کیمروں کی بیم لائٹس کی تیز چمک آنکھوں کو چندھیانے لگتی ہیں۔ ”جنرل ضیاء الحق“ کو 1977ء میں مارشل لگانے پر سزائے موت سنائی جاتی ہے اور سپریم کورٹ کے ان تمام جج صاحبان کو عمر قید کی سزادی جاتی ہے۔ جنہوں نے نظریہ ضرورت کے تحت اسے قانونی تحفظ فراہم کیا تھا۔ کیونکہ پاکستانی آئین میں نظریہء ضرورت نام کی کوئی شق نہ کبھی پہلے موجود تھی اور نہ اب ہے۔ چونکہ تمام مجرمان مرچکے ہیں اس لئے سزاؤں پر عمل درآمد نہیں ہوگا اور یہی سزائیں 1999 میں مارشل لاء لگانے والے جنرل پرویز مشرف اور ان ججوں کو بھی سنائی جارہی ہیں جنہوں نے اس کی حکومت کو قانونی جواز فراہم کیا ان میں سے جو لوگ زندہ ہیں ان کو سنائی جانے والی سزاؤں پر عمل درآمد ہوگا۔

مارچ 2025ء سپریم کورٹ میں ایک اور مقدمہ کا فیصلہ سنایا جارہا ہے۔ اس مرتبہ پہلے سے کہیں زیادہ لوگ موجود ہیں۔ چیف جسٹس فیصلہ دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں۔

1977 ء کے بعد سیاستدان سول بیورو کریٹس اور ملٹری بیور کریٹس کے خاندان جن کے پاس پانچ کروڑ روپے سے زیادہ سرمایہ ہے ان کی دولت کا نوے فیصد حصہ عدالت حکومت پاکستان کی ملکیت قرار دیتی ہے۔ یہ بات اس مقصد میں طے پاگئی ہے کہ یہ تمام عہدہ دارایاان کی اولادیں اپنے یا اپنے والدین کے حکومتی اثر ورسوخ کے بغیر اتنی دولت نہیں کماسکتے تھے۔ ان میں سے جن لوگوں نے اپنی دولت ملک سے باہر بنکوں میں رکھی ہوئی ہے انہیں دس ،دس سال قید با مشقت کی سزاسنائی جارہی ہے اور حکومت پاکستان کو حکم دیا جارہا ہے کہ وہ ان ممالک سے وہ سرمایہ واپس وطن میں لانے کا بندوبست کرے۔

مئی 2025ء وزیراعظم سیکرٹریٹ کے اندر پرائم منسٹر آف پاکستان کے آفس میں ان سے کچھ پولیس آفسران انٹرویو کررہے ہیں سر آپ نے تین ایسی شخصیات کو سینیٹر بنایا ہے جنہوں نے آپ کی پارٹی کو کئی کروڑ روپے فنڈ فراہم کئے ہیں قانونی طور پر یہ بات جرم ہے اور ہمارے پاس اس بات کے تمام ثبوت موجود ہیں(فائل وزیراعظم سامنے رکھتے ہوئے) یہ آپ دیکھ سکتے ہیں” وزیراعظم کہتے ہیں۔ میں اپنے پارٹی کے لوگوں سے مشورے کے بعد آپ کے سوال جواب دوں گا۔ (پولیس آفیسر بولتا ہے) سر اس سلسلے میں کل تک آپ کو اپنا بیان دینا ہوگا۔

منظر بدلتا ہے جیو ٹی وی پر خبر نشر ہورہی ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا استعفیٰ دینے سے پہلے انہوں نے اپنی پارٹی کی طرف سے بنائے تین سینیٹر کی سیینٹرشپ ختم کردی ہے اور قوم سے اس بات کی معافی مانگی ہے کہ ان تین سینیٹر نے پارٹی کو کئی کروڑ روپے فنڈ دیا تھا۔ جو ان کے علم نہیں تھا مگر چونکہ وزیراعظم ہونے کے ساتھ ساتھ وہ پارٹی لیڈر بھی ہیں اس لئے یہ ذمہ داری انہی پر عائد ہوتی ہے کہ انہیں اس بات کا علم ہونا چاہئے تھا انہوں نے وزیراعظم شپ کے ساتھ پارٹی کی لیڈر شپ سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ نئے وزیراعظم کا انتخاب کل ہوگا۔ اگست 2025 صدر پاکستان اور ان کی اہلیہ اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹرٹ میں جاتے ہیں جہاں ان کے بیٹے کو پولیس بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے کے جرم میں گرفتار کرکے لئے گئی ہیں۔ صدر پاکستان تھانے کے ایس ایچ او سے کہتے ہیں۔ ہم میاں بیوی شرمندہ ہیں کہ اپنے بیٹے کی صحیح تربیت نہیں کرپارہے ہم پوری کوشش کریں گے کہ آئندہ وہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔“ (ایس ایچ او کہتا ہے) سر آپ تحریری طور پر اپنا بیان لکھ دیں اس کے بعد آپ اپنے بیٹے کو ساتھ لے جاسکتے ہیں“ اور صدر پاکستان تھانے میں ایس ایچ او کے سامنے کرسی بیٹھ کر اپنے بیان لکھنے لگتے ہیں۔

اکتوبر 2025 روزنامہ جنگ میں شائع شدہ ایک کالمی خبر۔ ”پاکستان کے وزیر داخلہ کی ڈرائیونگ لائسنس کی بحالی کی اپیل وزیر داخلہ نے کورٹ میں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسے دفتر آنے جانے میں بہت تکلیف کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی ڈیوٹی درست انداز میں سرانجام نہیں دے پارے ہے۔ براہ مہربانی ان کا ڈرائیونگ لائسنس بحال کیا جائے۔ یادرہے کہ وزیرداخلہ کا ڈرائیونگ لائسنس آج سے تین مہینے پہلے تیز ڈرائیونگ کے جرم میں ایک سال کیلئے منسوخ کردیا گیا تھا۔

دسمبر 2025ء روزنامہ جنگ کی ہیڈ لائن

65 سال کے تمام افراد کے لئے پینشن کا اعلان

خبر کی تفصیل”حکومت پاکستان نے پاکستان کے تمام 65 سے زائد عمر کے افراد کیلئے پینشن کا اعلان کردیا ہے۔ چاہے وہ کام کرتے تھے یا نہیں کرتے تھے یہ پنشن ماہانہ 30 ہزار روپے ہوگی۔ حکومت سمجھتی ہے کہ اس ملک کا ہر بزرگ شہری تیس ہزار روپے میں مہینہ گزار سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ان پر بسوں اور ٹرینوں کا کرایہ ختم کردیا گیا ہے اور اس عمر کے جو ڈرائیور ہیں وہ کہیں بھی گاڑی پارک کرسکیں گے مگر اس کے لئے انہیں حکومت کی طرف دیاگیا کارڈ گاڑی کے ڈیش بورڈ پر آویزاں کرنا ضروری ہوگا لیکن حکومت بزرگ افراد سے توقع رکھتی ہے کہ وہ کسی ایسی جگہ گاڑی پارک نہیں کریں گے جس کی وجہ سے ٹریفک کے نظام میں کوئی خرابی پیدا ہو“

ممکن ہے آپ ان مناظر کا تصور نہ کرسکتے ہوں لیکن میں بہت پرامید ہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ اگر اس عرصہ میں کسی طالع آزما نے حکومت پر قبضہ نہ کیا اور اسی طرح جمہوریت چلتی رہی تو یہ خواب حقیقت میں بدل جائیں گے۔ اب کوئی بھی اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کرے گا۔ آرمی چیفس اپنے حدود میں رہتے ہوئے صرف یہی سوچیں گے کہ وہ سیکرٹری دفاع کے ماتحت حکومت پاکستان کے بڑے افسر ہیں چیف جسٹس بھی اس بات کو ذہن میں رکھیں گے کہ وہ آئین سے ماورا نہیں۔ وہ اس قانون میں کوئی ترمیم نہیں کرسکتے جو دو تہائی اکثریت کے ساتھ قومی اسمبلی سے پاس ہوجائے چاہے انسان کے بنیادی حقوق کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔ مگر اس سلسلے میں وزیراعظم پاکستان کا یہ بیان بہت افسوسناک ہے کہ اداروں میں تصادم سے تباہی آئے گی کیونکہ یہ شخصیات کا تصادم تو ہوسکتا ہے اداروں کا نہیں۔ یہ بات کہہ کر انہوں نے اداروں کے تقدس کو مجروح کیا ہے۔

اداروں کو آئین پاکستان سے ماورا قرار دیتے ہوئے اداروں کے سربراہوں کی حیثیت کو متنازع بنایا ہے۔ مجھے یہ بیان پاکستان کے وزیراعظم کا نہیں کسی بے اختیار کونسلر کا لگ رہا ہے۔ انہیں شاید ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ وہ ملک کے وزیراعظم ہیں۔ ایک وزیراعظم کا تو کام ہی قانون پر عمل درآمد کرانا ہوتا ہے اگر کچھ جنرلوں کو سپریم کورٹ نے مجرم قرار دیا ہے تو انہیں گرفتار کیا جائے سزا دی جائے۔ اگر پیپلز پارٹی کی حکومت اپنے منتخب وزیراعظم کو سپریم کورٹ کے حکم پر گھر بھیج سکتی ہے، صدر پاکستان اور پارٹی کے سربراہ کے خلاف سوئس عدالت کو خط لکھ سکتی ہے تو ریٹائرڈ جنرلوں کا کیا مسئلہ ہے۔ انہیں دو تین سال قید کی سزا کیوں نہیں دی جاسکتی۔ وہ آدم علیہ السلام کی طرح آسمان سے نہیں اترے اسی طرح پیدا ہوئے ہیں جیسے سب انسان پیدا ہوتے ہیں۔

097 — اِسی سال لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ؟

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-097 | ↑ فہرست

اِسی سال لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ؟

====================

اِسی سال لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ؟

منصور آفاق

بارش کا پہلا قطرہ بدلتے ہوئے موسموں کا عکاس ہوتا ہے ۔ میدان ِ جنگ میں کمان سے نکلا ہو ا پہلا تیراعلانِ جنگ سمجھا جاتا ہے ۔پہلا تاثر عموماً آخری سمجھا جاتا ہے۔نون لیگ کے معاملات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔حکمرانوں پر کرپشن کا الزام کسی حد تک خود ان کے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے بھی لگا دیا ہے انہوں نے مستعفی ہوتے ہوئےکہا ہےکہ’’وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کرپشن میں ملوث ہیں ۔‘‘وزیر اعظم کے صادق و امین ہونے کے بارے میں عمران خان برسوں سےجوکہتے چلے آ رہے ہیں اس کی قانونی حیثیت نہ سہی لیکن اب عدالتی فیصلے نے اس پر سوال اٹھادیا ہے۔بہر حال دو سینئر ترین ججوں نے انہیں نا اہل قراردے دیا ہے ۔باقی تین ججوں نے بھی ان کے متعلق کوئی اچھی باتیں نہیں لکھیں ۔ اِس عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان نےوزیر اعظم پر دبائو بڑھانے کےلئے اسلام آباد میںبھرپور عوامی طاقت مظاہرہ کیا اور کہا کہ’’ سجن جندال آپ کونہیں بچا سکتا ‘‘دراصل بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندال کےغیر اعلانیہ دورہ پاکستان سے کئی سوال پیدا ہوگئے ہیں ۔لوگوں کو تو اس بات پر بھی اعتراض ہے جب ان کے پاس صرف اسلام آباد اور لاہورکا ویزا تھا توانہوں نے مری میں وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ لنچ کیسے کیا ۔یہ وہی جندال ہیں جنہوں نے مریم نواز کی بیٹی کی شادی پر آکر کئی روز تک لاہور کے اُس تاریخی ہوٹل میں قیام کیا جس کے مالکان میں ایک اہم شخصیت ہستی کا والد اور دوسرا مریم نواز کا قریبی رشتہ دار ہے جو خود کو ایک میڈ یا ہائوس کے مالک کارشتہ دار بھی بتاتا ہے ۔ایک سوال یہ کیا جارہا ہے کہ انہیں دس روز کا ویزا دیا گیا ۔اگلے آٹھ دن لاہور یا اسلام آباد میں ان کی کیا مصروفیات ہونگی۔

مریم نواز نے اس ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جندال کی نواز شریف سے ملاقات خفیہ نہیں تھی وہ پرانے دوست ہیں ۔بے شک دونوں کاروباری شخصیات ہیں سو دونوں کی دوستی میں اچنبھے والی کوئی بات نہیں ۔کہا جارہا ہے کہ اس ملاقات کے پس منظر میں کہیں پاکستان میں بجلی کے بحران کے خاتمہ کی کہانی موجود ہے ۔جس کا پلاٹ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خصوصی پیغام کے ساتھ جڑا ہوا ہے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ حکومت بجلی کے بحران پرقابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے ۔نندی پور پروجیکٹ کی فلم فلاپ ہو چکی ہے اس میں ہونے والی کرپشن کے سین وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف خود سناتے پھرتے ہیں ۔ بہاول پور میں قائداعظم سولر پارک میں بھی قوم کا سرمایہ ڈوب چکا ہے یعنی خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے ہیں ۔کوئلہ سےبجلی بنانے کا منصوبہ خواب بنتا جارہا ہے ۔اور وہ پرو جیکٹ جس کےلئے تمام پاکستانی شہری بجلی کے ہر بل کے ساتھ نیلم جہلم سرچارج ادا کرتے ہیں ۔شروع میں اس کا تخمینہ چند ارب لگایا گیا تھا اب اس کی لاگت کھربوں روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ تین روز پہلے بھارتی کابینہ نے بجلی پاکستان کو فروخت کرنےکی منظوری دی ہے ۔پاکستان کا بھارت سے بجلی خریدنے کا معاملہ تھوڑا سا عجیب ہے ۔ابھی کچھ عرصہ پہلے ایران کے وزیر توانائی مجید نامجو نے کہا تھا کہ ایران پاکستان اور بھارت کو 6 ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا، جبکہ مجموعی6 ہزار میگاواٹ میں سے 2 ہزار میگاواٹ پاکستان کو اور باقی بھارت کو برآمد کی جائے گی۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایک طرف بھارت خود ایران سے بجلی خریدنے کا خواہشمند ہے دوسری طرف اطلاعات کے مطابق بھارت نےپاکستان کو ایک ہزار میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے ترسیلی لائنیں بچھانے کا کام شروع کرنے کے لیے پاکستانی ماہرین کی ٹیم آئندہ چند دنوں میں بھارت کادورہ کرے گی ۔اس ٹیم میں محکمہ پانی و بجلی کے علاوہ دوسرے اعلیٰ حکام بھی شامل ہونگے ۔

اب یہ سوال بہت اہم ہے پاکستانیوں کو بھارتی بجلی چاہئےیا نہیں۔اس سلسلے میں مجھے راولپنڈی سےارشد محمود وٹو اپنی ای میل میںلکھتے ہیں ’’آج جندال کے بارے میں ایک بیان دیکھا تو میرا سر شرم سے جھک گیا کہ ہم را کے ملک سے بجلی لیںگے ۔ یہ وہی ہے ’’را ‘‘جس کے ایجنٹوں نے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کر کے 140 معصوم بچوں کو شہید کیا تھا ۔یہ وہی را ہےجس نے چارسدہ کالج میں حملہ کر کے نہتے طالب علموں کو ابدی نیند سلا دیا تھا ۔یہ وہی را ہےجو کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہی ہے ۔یہ وہی را ہےجو ہزاروں پاکستانیوں کی قاتل ہے ۔پپلاں (میانوالی ) سےاختر مجاز اپنے میسج میں لکھتے ہیں کہ بھارت نےکشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر رکھی ہے ۔ کشمیریوں کی لاشوں اور کشمیری بیٹیوں کی عصمت دری کی قیمت پر بھارت سے بجلی خریدناکسی غیرت مند قوم کا کام نہیں ۔دوسری طرف سرائیکی زبان کے معروف شاعر افضل عاجز کا خیال ہے کہ آزادی کشمیر کی تحریک اپنی جگہ پر ۔اس مسئلہ کو کئی دہائیاں گزر چکی ہیں اور اس کے حل کےلئے ابھی کئی دہائیاں اور درکار ہیں ۔یہ جیسے جیسے چل رہا ہے اسے چلتے رہنا چاہئے مگر بھارت سے کاروباری مراسم برقرار رکھے جائیں بلکہ انہیں آگے بڑھایا جائے کیونکہ اسی میں پاکستان کا فائدہ ہے ۔ معاشی طور پر ایک مضبوط پاکستان کشمیریوں کے حق کےلئے بہتر انداز میں آواز بلند کر سکے گا ۔اس لئے چاہے بجلی کی خریداری ہو یا سی پیک میں بھارت کی شمولیت ان سب باتوں کو خوش آمدید کہا جائے اور اس میں حکومت کا ساتھ دیا جائے ۔

098 — اے ڈی بٹ کا پاکستان

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-098 | ↑ فہرست

اے ڈی بٹ کا پاکستان

====================

اے ڈی بٹ کا پاکستان

منصور آفاق

ڈنمارک سے آئے ہوئے اے ڈی بٹ کی خود نوشت’’ورق ورق کی سچائی‘‘ کو میں نے صرف پڑھا نہیں اپنے اوپر سےگزرتے ہوئے دیکھا ہے۔ یعنی یہ خود نوشت صرف اے ڈی بٹ کی نہیں میرے جیسے سینکڑوں دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کی بھی ہے جنہیں جس قدر ممکن تھا اُس قدر لوٹا گیا۔ پاکستانیوں کے یہ لٹے پٹے قافلے پاکستان سے مایوسیاں پہن کر واپس دیارِ غیر لوٹ کرجاتے رہے کہ پاکستان میں انصاف کی توقع یہ سوچ کرپتھروں کو نچوڑنے کے مترادف ہے کہ اِن سے آب زمزم بہہ نکلے گا۔ یہاں وقت پتھرایا ہواہے۔ زمین و آسماں کی گردشیں رکی ہوئی ہیں۔ موسموں کے دریا جمے ہوئے ہیں۔ بصارتوں میں سلائیاں پھری ہوئی ہیں۔ سماعتوں میں سیسہ بھر ہوا ہے۔ آوازوں میں سناٹے گونج رہے ہیں۔ تعبیروں سے محروم خوابوں کے ہجوم آنکھوں سے چپک کر رہ گئے ہیں۔ ملک مردہ منظروں کی ایک فلم بن چکا ہے۔

اڑتی ہوئی راکھ کے بگولے۔ فاسفورس بموں میں جلی ہوئی مسجدیں۔ دور تک پھیلی ہوئی قبریں۔ خودکش بمباروں کے طشت میں رکھے ہوئے سر۔ چٹانوں پر کھدے ہوئے موت کے نقشِ پا۔ نمازیوں کے چہروں کے خوفزدہ کتبے۔ امید کے پرندوں کی کرلاہٹیں۔ تپتی ہوئی ریت میں گم ہوتے ہوئے آسمان کے آنسو۔ ایوانوں میں ہوتا ہوا پتلی تماشا۔ عدل کی کچہریوں میں ناانصافیوں کے تھیٹر، نظامِ زر کی فاحشہ کا مسلسل رقص پاکستان کا ماضی اور حال بن کر رہ گیا ہے۔ مگر میں اے ڈی بٹ پر حیران ہوں کہ وہ اس کے باوجود بھی مایوس نہیں۔ انہیں اب بھی یقین ہے کہ ان کے گرم پسینے نے جو حلال کے خزینے اُگلے تھے وہ حرام خوروں کے پاس زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتے۔ بہت جلد پاکستان میں انصاف کی تحریک اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی۔ لٹیروں کی لاشیں بجلی کے کھمبوں سے لٹکی ہوئی ہوں گی۔ چوروں کے کٹے ہوئے ہزاروں ہاتھوں کی نمائش دیکھنے والوں کا رش ختم نہیں ہو گا۔ لاکھوں ایکڑ پر پھیلے ہوئے پاکستان پر قبضہ کرنے والا قبضہ گروپ اپنی قبروں کے لئے دو گز زمین تلاش کرتا پھر رہا ہو گا۔

اگرچہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اوور سیز پاکستانیوں کی مشکلات کے حل کے لئے کئی عامل مقرر کر رکھے ہیں جہاں سے بے شماروں لوگوں کو انصاف کے تعویذ مل رہے ہیں مگر سسٹم میں کرپشن کو رچا دینے والے جنات ان عاملوں سے عظیم تر ہیں۔ مثال کے لئے ورق ورق کی سچائی ہم سب کے سامنے ہے کہ تمام کوشش کے باوجود انہیں حق نہیں مل سکا۔ اسی بات سے اندازہ لگا لیجئے کہ حکومت انہیں انصاف نہیں فراہم کر سکی کہ معاملہ کتاب کی رونمائی تک آ پہنچا۔ اس کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ پنجاب حکومت اوور سیز پاکستانیوں کے لئے جو کام کر رہی ہے وہ کسی اور صوبے میں نہیں ہو رہا۔

کسی زمانے میں اُس وقت کاچیف جسٹس آف پاکستان بھی انصاف کی تلاش میں سڑکوں پر نکل آیا تھا۔ پوری قوم کے اُس کے پیچھے پیچھے چلنے لگی تھی۔ آخر اسے انصاف فراہم کر دیا گیا تھا مگراس نظام ِ زرنے اُس کے ساتھ بھی ایسا سلوک کیا کہ اُ س کی حیثیت اُس ریٹائرڈ چیف سیکرٹری سے زیادہ مختلف نہیں رہی جو گلیوں میں اپنی سیاسی پارٹی کےخود اشتہار تقسیم کرتا پھر رہا ہوتاہےاور لوگ اسے پاگل سمجھ کر راستہ بدل لیتے ہیں۔

یہاں ایک بات میں ازراہ تفنن ضرور عرض کروں گا کہ صاحبِ کتاب کا نام اے ڈی بٹ ہے مگر وہ اپنی کتاب میں اے ڈی بٹ سے زیادہ اے ڈی شیخ دکھائی دیتے ہیں انہوں نے اس روداد میں ہر اُس فرد کا نام بھی درج کر دیا ہے جس نے اُن سے پچاس ڈالر بھی لئے ہیں۔

میں یہ کتاب پڑھ کر سوچتا رہا کہ میں اے ڈی بٹ کی کیا مدد کر سکتا ہوں۔ کیا میں انہیں ان کا مکان واپس دلا سکتا ہوں۔ کیا اس تمام عرصہ میں انہیں جو تکالیف اٹھانی پڑیں ان کا میں کوئی تدارک کر سکتا ہوں تو دماغ نے کہا کہ تُو اس کے سوا اور کچھ نہیں کر سکتا کہ پاکستانی قوم سے چندہ مانگ کر ان کانقصان پورا کر دے پھر خیال آیا کہ اے ڈی بٹ ایک غیرت مند انسان ہیں کیا وہ کسی ایسے حل پر تیار ہوں گے تو ذہن نے فورا ً کہا ’’نہیں ہرگز نہیں‘‘۔ میں انہیں یہ بھی مشورہ نہیں دے سکتا کہ وہ تحریک انصاف کی طرح اپنی کوئی پارٹی بنا لیں کیونکہ وہ حق بھی اِس نظام نے ان پاکستانیوں سے چھین رکھا ہے جنہوں نے معاش کی بہتری کے لئے ہجرت کا راستہ اختیار کیا۔ برطانوی شاعر انجم خیالی نے بہت عرصہ اس المیہ کو کچھ یوں کہا تھا

اذاں پہ قید نہیں، بندشِ نماز نہیں

ہمارے پاس تو ہجرت کا بھی جواز نہیں

کیا عجیب بات ہے کہ برطانیہ پاکستانی شہریت کے ہوتے ہوئے ہمیں برطانیہ میں وزیر بلکہ وزیراعظم بن جانے کا حق بھی دیتا ہے جب کہ برطانوی شہریت ہونے کےسبب پاکستان ہم سب سے پاکستانی ہونے کا حق چھین لیتا ہے۔ ایک بڑے جج نے ڈاکٹر طاہر القادری کا مقدمہ سننے سے صرف اس لئے انکار کر دیا تھا کہ ان کے پاس ڈوئل نیشنلٹی تھی۔ افواہیں ہیں کہ اسی منصف کے بیٹے نے بھی یورپ کے کسی ملک کی نیشنلٹی حاصل کرنے کی کوشش شروع کر رکھی ہے۔ اِن تمام ناانصافیوں کے باوجود دیارِ غیر میں رہنے والے پاکستانیوں نے یہ عہدکر رکھا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے۔ انہوں نے ہر حال میں پاکستان کو ایک ایسے ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنا ہے جہاں کی عدالتیں انصاف کریں۔ جہاں وہ مقدمے جو اپنی اہمیت کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر سنے جائیں ان کے فیصلے مہینوں کےلئے محفوظ نہ ہوسکیں ۔

(یہ کالم اے ڈی بٹ کی کتاب ’’ورق ورق کی سچائی‘‘ کی تقریب رونمائی میں پڑھا گیا۔ جس کی صدارت مجیب الرحمن شامی کر رہے تھے اور انہوں نے اپنے صدارتی خطبہ میں مطالبہ کیا کہ تباہ حال عدالتی ڈھانچے کی نئی سرے سے تعمیر کے لئے نئی قانون سازی کی جائے)

099 — امریکہ بہادر ناراض ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-099 | ↑ فہرست

امریکہ بہادر ناراض ہے

====================

امریکہ بہادر ناراض ہے

منصور آفاق

’’ہور چوپو ‘‘ کا پنجابی محاورہ آکسفورڈ ڈکشنری میں نئےشامل ہونے والے امکانی الفاظ کی فہرست تک پہنچ چکا ہےلگتا ہے کہ امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان میں جس بل کے تحت پاکستان کو دہشت گردی کی معاونت کرنے والا ملک قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اُس پر عمل درآمد ہوتے ہی یہ محاورہ باقاعدہ لغت کا حصہ بن جائے گا ۔رئوف کلاسرا سے لے کر عطاالحق قاسمی تک تقریباً سب اچھے کالموں نے اس محاورے کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔کالم نگار عجیب لوگ ہوتے ہیں ۔ ذرا سی کوئی وجہ بن جائے تولوگوں کے گرویدہ ہو جاتے ہیں ۔ابھی دون پہلے کی بات ہےاپنے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد ہٹانے کا حکم جاری فرمایا ہے اور بڑے بڑے کالم نگار ان کے فین گروپ میں شامل ہو گئے ۔کچھ اہل قلم نے جماعت اسلامی کے بانی رکن مولانا نعیم صدیقی سے ان کے خاندانی تعلق کی عظمت بیان کی تو کسی نےآرڈر لکھواتے ہوئے ان کے آبدیدہ ہو جانے کا ذکر ِ خیر فرمایا ۔

یہ سب اچھی باتیں ہیں۔اچھے لوگوں کو اچھے لوگوں کی وساطت سے یاد کرنا چاہئے ۔میرے خیال میں توان کا ذکر عرفان صدیقی کے حوالے سےبھی ہونا چاہئے کیونکہ وزیراعظم کےمشیربرائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی آج کے عہد میں مولانا نعیم صدیقی سے زیادہ اہم اوربڑی شخصیت ہیں۔ ایک آدھ کالم تو ان کی توصیف و تعریف میں بالکل ویسے ہی لکھا گیا ہےجیسے کسی زمانے میں افتخار محمد چوہدری کےلئے لکھے تھے ۔ موازنہ مقصود نہیں ۔ افتخار چوہدری سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تھے ۔اورانہوں نے آنکھیں جنرل پرویز مشرف کو دکھائی تھیں۔لوگوں کا خیال ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے کی وجہ سے بھی کچھ جج حضرات کی عزت و تکریم میں بہت اضافہ ہونے والا ہے ۔

بے شک توہین آمیز مواد چاہے سوشل میڈیا ہو یا کتابوں میں اُس کا خاتمہ ہر حکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے مگر اب تک یہ ہوا ہے کہ توہین آمیز مواد کسی ایک کتاب میں شائع ہے اورحکومت نےپرنٹنگ پریس ہی بند کردیا ہے۔یوٹیوب کا معاملہ بھی تقریباً ایسا تھا۔چاہئے تھا کہ یوٹیوب پر موجود توہین آمیز مواد پر پابندی لگائی جاتی ۔ہماری پیاری حکومت نےیو ٹیوب پر ہی پابندی لگادی کہ جب بانس ہی نہیں رہے گا تو بانسری کیسے بجے گی ۔فیس بک کا معاملہ بھی تقریباً ویسا ہی ہے کہ وہ دوچار پیجز جہاں بک بک کی گئی ہےانہیں بلاک کردیا جائے مگر اس کے برعکس حکومتی بزرجمہر عدالتی فیصلے کو بنیاد پر بنا کر فیس بک پر ہی پابندی لگانے کا سوچ رہے ہیں ۔یہ بات پاگل پن کی حد تک بے وقوفانہ ہے ۔کس قدر افسوس کی بات ہے کہ عقل مندی کی یہ بات کسی اور نے نہیں خود وزیر داخلہ نے کی ہے ۔ فرماتے ہیں ۔’’گستاخانہ مواد ہٹایا جائے وگرنہ تمام ویب سائٹس بلاک کردیں گے ۔‘‘

میری سمجھ میں یہ نہیں آ رہا کہ حکومت اس بات کو تماشا کیوں بنا رہی ہے ۔ صرف اتنی سی بات ہے کہ گستاخانہ لفظوں کی فہرست بنا کران پر سیکورٹی لگا دی جائے وہ کسی برائوزر میں اوپن نہ ہوں۔جس طرح حکومت نے جنسی مواد کی روک تھام کررکھی ہے مگرتوہین آمیز مواد کے سلسلے میں ایسا لگتا ہے کہ ہر جگہ اپنے نمبر بڑھائے جارہے ہیں یعنی بھولے بھالےعوام کو اور زیادہ بھولپن میں مبتلا کیا جارہا ہے۔

عدالت ِ عالیہ سے درخواست ہے کہ اس سلسلے میں ایسی کتابوں پر بھی پابندی ضروری ہے جن میں چھ سال کی بچی کا نکاح جیسے گھنائونے الزامات موجود ہیں۔گوگل والوں نے جو گستاخانہ فلم بنائی تھی جس کے خلاف ہم مسلمانوں نے پوری دنیا میں احتجاج کیا تھا۔اسی سلسلے میں تقریباً دس ہزار سے زائد لوگ گوگل کے لندن آفس کے باہرجمع ہوئے تھے ۔تقاریریں کی تھیں ۔(میرا یہ اعزاز ہے کہ میں بھی وہاںموجود تھا میں نے بھی تقریر کی تھی)۔پھر گوگل کے دفتر میں جا کر احتجاجی یادداشت بھی جمع کرائی تھی ۔کچھ دنوں کے بعد گوگل نے اس کا ایک جواب بھجوایا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’’اس فلم میں موجود ہر واقعہ مسلمانوں کی کتابوں سے لیا گیا ہے اوران کے حوالے بھی دئیے گئے تھے ۔سو ایسی نام نہاد مذہبی کتابیں بھی قابلِ ضبطی سمجھی جانی چاہئیں۔بقول اکبر اللہ آبادی

ہم ان سب کتابوں کو قابل ِضبطی سمجھتے ہیں

کہ جن کو پڑھ کے لڑکے باپ کو خبطی سمجھتے ہیں

لیکن پلیز ساری لائبریری کو جیل میں منتقل مت کیجئے گا ۔جیسی کہ ہمارے یہاں روایت رہی ہے۔جسٹس صاحب نے یہ بھی فرمایا ہے کہ اگر توہین آمیز مواد ہٹانے کےلئے وزیر اعظم پاکستان کو بھی بلانا پڑا تو بلائیں گے ۔

میری معزز ترین جج صاحب کی خدمت میں چھوٹی سی درخواست ہے کہ وزیر اعظم بہت مصروف ہیں اور اگر انہیں بلانا بہت ہی ضروری ہے تو پاناما کیس پھر سے شروع کر کے بلا لیں ۔اس کیس میں وزیر اعظم پاکستان کوبلانے کی بجائے آئی ٹی سیکورٹی کے کسی ماہر کوبلانے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر فاتح کو بلا لیں ۔چند گھنٹوں میں مسئلہ حل کردے گا۔ڈاکٹر فاتح جن دنوں ایف آئی اے فرینزک چیف تھا ایسے مسئلے پیدا ہی نہیں ہوتے تھے ۔پاکستان کو اپنی انٹر نیٹ سیکورٹی پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔سنا ہے کہ جس بنیاد پر امریکی کانگریس نے پاکستان کے خلاف بل پاس کیا ہے وہ تمام معلومات بھی انٹرنیٹ ہیکنگ سے حاصل کی گئی ہیں ۔

100 — یہودیت

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-100 | ↑ فہرست

یہودیت

====================

یہودیت

تورات کی تفاصیل کے مطابق حضرت ابراہیم علیہ السلام 2200 ؁ ق۔م میں قصبہ ’اور‘ میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے والد کا نام تارخؔ تھا آپ کی قوم بت پر ست تھی تارخؔ بت تراش تھا اور بت پر ستی میں زیادہ ذوق و شوق دکھانے کی وجہ سے اس کا لقب آذر پڑگیا تھا ۔ عبرانی زبان میں آزر کے معنی ہیں بتوں سے محبت کر نے والا کتاب پیدائش میں ہے کہ ’’ حضرت ابراہیم کا باپ خود آپنے بیٹوں ، پوتوں ، بہوئوں کو لے کر ما ر انؔ میں جابسا (کتاب پیدائش باب ۱۱) پھر خدانے حضرت ابراہیم ؑ کو ماران چھوڑ کر کنعان چلے جانے کی ترغیب دی اور کیا ’’ میں تجھے ایک بڑی قوم بنائو نگا تیرا نام سر فراز کر و نگا سو تو باعثِ برکت ہو جو تجھے مبار ک کہیں ان کو میںبر کت دونگا جو تجھ پر لعنت کرے اس پر لعنت کر ونگا اور زمین کے سب قبیلے تیرے وسیلے سے برکت پائیں گے ‘‘ (باب۔ ۱۲) تلمود میں ہے کہ حضرت ابراہیم ؑ کی پیدائش کے وقت نجومیوں نے آسمان پر ایک خاص علامت دیکھی اور نمرود کو مشورہ دیا کہ تارخؔ کے ہاں جو بچہ پیدا ہو ا ہے اسے قتل کر دے چنانچہ نمرود حضرت ابراہیم ؑ کے قتل کے در پے ہوا مگر ’’تارخ‘‘ نے اپنے غلام کے بچے کو اپنا بچہ ظاہر کر کے اس کے حوالے کر دیا اور اپنا بچہ بچالیا پھر اپنی بیوی اور بچے کو ایک غار میں چھپادیا وہاں جب ابراہیم دس سال کا ہوگیا تو اسے حضرت نو ح ؑ کے پاس بھیج دیا جہاں وہ تقریباً چالیس سال تک حضرت نو حؑ اور انکے بیٹے ’’ سام ‘‘ کی تربیت میں رہا ۔ جب حضرت ابراہیم ؑ کی عمر پچاس برس ہوئی تو وہ حضرت نو ح ؑ کا گھر چھوڑ کر اپنے باپ کے گھر آگئے انکی قوم بارہ مہینوں سے منسوب بارہ بتوں کی پوجا کر تی تھی باپ بت ساز بھی تھا اور مہا پجاری بھی پہلے تو حضرت ابراہیم ؑ والد کو سمجھا تے رہے لیکن وہ باز نہ آیا تو بتوں کو توڑ دیا ’’ تارخ‘‘ نے اپنی مذہبی عقیدت سے مجبور ہو کر بیٹے کی شکایت ’’ نمرود‘‘ سے کی اور اسے سارا واقعہ بتایا کہ کس طرح اس نے یہ بچہ چھپا دیا تھا اور ’’ نمرود‘‘ کے حوالے غلام کا بچہ کیا تھا ’’ نمر ود ‘‘ نے حضرت ابراہیم ؑ کو بلا کر ان سے پوچھ گچھ کی انہوں نے سخت جواب دئیے ’’ نمرود ‘‘ نے انہیں جلِ بھیج دیا اور معاملہ کو نسل میں پیش کیا کو نسل کے ارکان نے مشورہ دیا کہ حضرت ابراہیم ؑ کو آگ میں ڈال دیا جائے ساتھ ہی انکے خسر ’’ ماران‘‘ کو بھی آگ میں پھینک دیا گیا کیونکہ ’’ تارخ‘‘ نے بتایا کہ اپنے بچے کو بچا کر غلام کا بچہ دے دینے کا مشورہ حاران ہی کا تھا ’’ حاران‘‘ تو جل کر راکھ ہوگیا لیکن لوگوں نے دیکھا کہ حضرت ابراہیم ؑ آگ میں لیاقیت چل رہے ہیں نمرود نے بھی اپنی آنکھوں سے یہ سب کچھ دیکھا تو پکارا ٹھا ’’ اے آسمانی خدا کے بندے آگ سے نکل آاور میرے سامنے کھڑا ہوجا ‘‘ پھر نمرود آپ کا مققد ہوگیا حضرت ابراہیم ؑ دوسال تک وہاں رہے پھر ’’ نمرود ‘‘ نے نہایت ڈرائو نا خواب دیکھا نجو میوں نے ’’نمرود‘‘ کو مشورہ دیا کہ ابراہیم ؑ سلطنت کی بتاہی کا موجب بننے والا ہے اسے قتل کر و آپ نے بھاگ کر حضرت نوح ؑ کے ہاں پناہ لی اس دوران آپ کا باپ ’’ تارخ‘‘ چھپ کر آپ سے ملنے آیا کرتا تھا آخر باپ بیٹے کی یہ صلاح ٹھہری کہ ملک چھوڑ دیا جائے حضرت نو ح ؑ نے اور سامہ بن نوح نے بھی اس تجویز کو پسند کیا چنانچہ ’’ تارخ‘‘ اپنے بیٹے ابراہیم ؑ اپنے پوتے اور ابراہیم ؑ کے بھتیجے لوط اور بہو سارہ کو لے کر ’’ماران‘‘ چھوڑدیا (منتخبا ت تالموداز اِچ پولاز ۔ لندن 30 تا 40)اس خاندان نے فلسطین کے مغربی اطراف میں کنعا نیوں کے زیر ِ اقتدار علاقوں میں شکیم کے مقام پر رہائش اختیا ر کر لی ۔ تورات کے بیان کے مطابق وہاں سے ابراہیم ؑ اپنی بیوی سارہ کے ساتھ مصر جا پہنچے مصر یوں نے اور فر عون کے رئو ساء نے سارہ کے دیکھا تو اس کے حسن سے متاثر ہوئے ابراہیم ؑ نے کہ دیا کہ وہ عورت انکی بہن ہے اس پر فر عون نے سارہ کو اپنے قبضہ میں کر لیا اور ابراہیم ؑ کو بہت سے مویشی دئیے فرعون کے اس فعل پر خدا وند نے اس پر اور اسکے اہل خاندان پر سختیاں نازل کیں اور فرعون نے ابراہیم ؑ کو بلا کر کہا تم نے اپنی بیوی کو بہن بتا کر ٹھیک نہیں کیا میں تو اسے بیو ی بنا لینے پر آمادہ ہوگیا تھا اب اپنی بیوی کو لے اور چلا جا اس وقت حضرت ابراہیم ؑ کی عمر اسی سال اور حضرت سارہ کی عمر ستر سال تھی حضرت ابراہیم ؑ کے اس وقت دوسری بیوی کو پہلی بیوی کا فر مانبر دار ہو کر رہنا پڑتا تھا اس لئے شاہِ مصر نے کہا ’’ میری بیٹی کا اس گھر میں لونڈی بن کر رہنا دوسرے گھر میں ملکہ بن کر رہنے سے بہتر ہے ‘‘ حضر ت ابراہیم ؑ کی عمر چھیاسی برس تھی جب حضرت ہاجرہ کے بطن سے حضرت اسماعیل ؑ پیدا ہوئے تورات میں ہے کہ حضرت سار نے حضرت ہاجرہ ؓ کو معلوم جگر گوشہ اسمعٰیل کے ساتھ خانہ بدری کا حکم دیا اور حضرت ابواہیم ؑ انہیں ، وادیِء مقدس میں چھور آئے ۔ جب ابراہیم ؑ سو برس کے ہوئے تو خدانے آپ کو حضرت سارہ کے بطن سے دو سرا فرزند عطا کیا جس کا نام اسحاق ؑ رکھا گیا ۔ یہودی مو ر خین کی روایت اب بیت المقدس کہتے ہیں اپنی بیوی سارہ اور بیٹے اسحاق ؑ کو لے کر فلسطین میں اس مقام پر آباد ہوئے جسے ایک کا نام عیسو رکھا گیا اور دوسرے کا نام یعقوب حضرت اسحاق ؑ عیسو سے محبت کر تے تھے اور آپ کی بیوی رفقہ کوہی عبرانی میں اسرائیل کہا جاتا تھا اسرا کے معنی بندہ اور ایل کے معنی اللہ اس لئے اسرا ئیل کے معنی ہوئے اللہ کا بندہ بارہ بیٹے ہوئے جن سے آگے بارہ قبیلے ہوئے جنہیں بنی اسرائیل کہتے ہیں ۔ ’’ زبور ‘‘ کی روایت کے مطابق حضرت یعقوب ؑ نے تلوار اور کمان کی مدد سے ’’ کنعا ن‘‘ کا علاقہ فتح کیا ۔ حضرت یعقوب کے بیٹے حضرت یوسف ؑ نے خواب میں دیکھا کہ گیا رہ ستارے ، چاند اور سورج انہیں سجدہ کر رہے ہیں جس کی تعبیر یہ لی گئی کہ اسکے گیارہ بھائی ماں اور باپ اس کا پورا احترام کر یں گے تو رات میں ہے کہ ’’ حضرت یعقوب ؑ نے خواب سن کر بیٹے کو خوب ڈانٹا اور کہا ’ اچھا اب تو یہ خواب دیکھنے لگا ہے کہ میں اور تیری ماں اور تیرے بھائی سب تجھے سجدہ کر یں گے ‘‘ (تورات، کتاب پیدائشی باب ۳۷) بھائیوں نے حضرت یو سف ؑ کو کنوئیں میں پھینک دیا جہاں سے سو داگروں نے آپ کو نکلا اور مصر کے بازار میں بیچ دیا وہا ں اپنی پاک دامنی اور معاملہ فہمی اور تدبر کے باعث وہ بلند مر اتب ہوگئے اور آخر میں اقتدار کے مالک ہوئے بنی اسرائیل کو عزت اور احترام حاصل ہوا لیکن حضرت یو سف ؑ کی وفات کے بعد وہ اہلِ مصر کی اصنام پر ستی کا شکار ہو گئے اس حالت میں چار سو تیس بر س گزر ے انکی تعداد چھ لاکھ سے بھی کچھ زیادہ ہوگئی مصر کا تمدن ترقی یافتہ تھا ممی سازی تعمیر اہرام کا غذی صنعت اور تحریر و تعلیم کو انہوں نے کمال تک پہنچا دیا تھا مگر بنی اسرائیل اپنے آپ کو اس تمدن میں نہ ڈھال سکے حضرت یوسف ؑ کی وفات کے بعد ہی انہیں فراعنہ ئِ مصر کے دربار سے ہی نہیں شہر ی تمدن سے بھی نکال دیا گیااور وہ گڈرئیے بن کر زندگی بسر کر نے لگے لیکن ان کے ذہنوں میں یہ فخر و ناز اور احساس ِ بر تری موجود رہا کہ وہ پیغمبروں کی اولاد ہیں مصر یوں نے جب دیکھا کہ بنی اسرائیل کو تعداد بڑھتی جارہی ہے اوریہ نسلی تفاخر میں ڈوبے ہوئے ہیں اور اپنے آپ کو مصر ی تمدن میں اور مصر ی قومیت میں ڈھال لینے پر آماد ہ نہیں تو انہیں خطرہ پیدا ہو ا کہ کہیں یہ منظم بغاوت نہ کر دیں یا دشمنوں کے حملہ کی صورت میں بیر ونی حملہ آوروں کا ساتھ نہ دیں تو فرا عنہ ئِ مصر کو یہ مشورہ دیا گیا کہ ان کے بیٹے قتل کئے جائیں اور انکی عورتیں لو نڈویاں بنا کر مصر یوں میں بانٹ دی جائیں لیکن رئو سائے مصر نے اسکی مخالفت کی اور کہا کہ اگر ان کے بیٹے قتل کئے جانے لگے تو ہمیں غلاموں اور مزدوروں کی فوجیں کہاں سے ملینگی پس یہ فیصلہ ہوا کہ ایک سال چھوڑ کر قتل کئے جائیں کہتے ہیں کہ حضرت ہارون ؑ چھوڑے جانے والے سال میں پیدا ہوئے اور حضرت مو سٰی ؑ قتل کئے جانے والے سال میں پیدا ہوئے ۔ بعض روایات میں ہے کہ فر عونِ مصر نے خواب میں ایک شعلہ اٹھتا دیکھا جس نے مصر کو لیپٹ میں لیا اور قبطی یعنی مصر قوم کو ختم کر دیا کاہنوں نے تعبیر بتائی کہ سبطی قوم (یعنی نبی اسرائیل)میں ایک لڑکا پیدا ہوگا جو اسوقت کے فرعونِ مصر کے زوال کا باعث ہوگا اس لئے اس سال پیدا ہونے والے بچوں کو قتل کر دینے کا حکم دیا گیا اللہ نے حضرت موسٰیؑ کو بچانا تھا انکی والدہ نے انہیں صندوق میں رکھ کر دریا میں بہا دیا اور یہ صندوق فر عونِ وقت شہنشاہ رمیس ثانی کے شاہی محل کے غلاموں نے پکڑا اور فر عون کی بیوی آسیانے بچے کی پر ورش اپنے ذمہ لے لی چونکہ بچہ دریا سے حاصل کیا گیا تھا اس لئے مصری قبطی زبان میں اسے ’’ مُوشیئہ ‘‘ کہا گیا جس کے معنی ’’ طفل ِ دریا‘‘ یہی ’’ مو شیئہ ‘‘ ہے جو ’’ موسیٰ ‘‘ بن گیا ۔ موسٰی ؑ کی محل میں پر ورش و تر بیت ہوئی چونکہ اسے دودھ پلا نے والی اسکی اپنی ماں تھی اس لئے اس نے بچے پر تنہائی میں سارا راز کھول دیا ہوگا اس لئے موسٰی ؑ اپنے قومی بھائیوں کی ذلت پر اندر ہی اندر بہت کڑھتے تھے ایک روز ایک مصر کو غریب سبطی مزدور پر بیجا سختی کر تے ہوئے دیکھ کر برداشت نہ کر سکے اور غصہ میں اسے مکہ مارا جو اتفاق سے ایسی جگہ پر لگا کہ اسکی موت واقع ہوگئی شہر میں ہا ہا کار مچ گئی ایک سبطی کے لئے قبطی کا رما ر ا بہت بڑا جرم سمجھا گیا مو سٰی ؑ سینا ء میں روپوش ہوگئے اور ارض مدائن پہنچ گئے جہاں آپ کی شادی حضرت شعیب ؑ کی صاحبزادی سے ہوئی اور دس برس خدمت کرنا حق مہر ٹھہرا گیا رھویں برس اپنی بیوی کو لے کر مصر آرہے تھے کہ جب وادیئِ سینا میں پہنچے تو تاریک رات کی خنکی میں آگ کی ضرورت پیش آئی آپ نے طور پرشعلہ بھڑکتے دیکھا اور آگ لینے چلے گئے وہاں آپ کو نبوت سے سر فراز فر مایا گیا ۔ فرعون کی دربار میں اعلان ِ نبوت کیا اور طرح طرح کی آزمائشوں سے گزرنے کے بعد بنی اسرائیل کو مصر سے نکال لائے بنی اسرائیل نے بیابان شور سینا میں قدم رکھا تو گرمی اور پیاس کی شدت سے گھبرا گئے اللہ کے حکم سے حضرت موسٰیؑ نے عصا پہاڑ پر مارا تو بارہ چشمے پھوٹ بہے جن سے ہر قبیلہ الگ الگ پانی لے سکتا تھا کھانے کے لئے ان پر من وسلوٰی ناز ل ہوتا رہا ۔ پھر حضرت موسٰی ؑ کو اللہ نے کوہِ طور پر طلب کیا تاکہ آپ کو شریعت عطا کی جائے اپنی قوم سے تیس دن کی معیاد مقرر کر کے طور پر گئے وہاں دس دن اور قیام کر نا پڑا آپ کو تورات عطا کی گئی جس کی تفصیل یہ بتائی گئی ہے ۔ کہ ہر حکم پر ’’ الواح‘‘ پر لکھا ہوا تھا آپ ادھر طور پر تھے اور ادھر قوم نے گئو سالہ پر ستی شروع کر دی واپسی پریہ حال دیکھا تو اپنے بھائی ہارون پر ناراض ہوئے تورات کے مطابق گئوسالہ کی پر ستی کی سز اکے طور پر تین ہزار اسرائیلیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ بنی اسرائیل کی توبہ قبول ہوئی انہوں نے عہد کیا کہ وہ یہواہ (خدا) کے احکام پر عمل کر یں گے زکوٰۃ دیں گے اور خدانے وعدہ سنایا کہ وہ انہیں ارضِ موعود میں پہنچائیگااور اپنی نعمتوں سے سر فراز فرمائیگا اس بیعت اور یقین دہانی کے بعد موسیٰ ؑ نے قبہ ئِ عبارت اور تابوت ِ شہادات بنانے کا حکم دیا گیا تو رات کے مطابق ایک چلتا پھرتا ہیل تیار کیا گیاجو یہواہ کا گھر تھا بارہ قبائل کے سردار اسے آگے آگے لے کر چلتے سر پر بادلوں کا سایہ ہوتا اور وہ تورات کی آیات گاتے ہوئے بڑھتے گئے حتیٰ کہ ارضِ کنعان کے قریب پہنچ گے یہاں صحرا ختم ہونے لگا اور سر سبز وادیاں سامنے آنے لگیں خود روانان ، ہر ے بھرے درخت، پھل پھول اور پانی کے ذخیرے دیکھ کر دومسرور شاداں ہونے لگے انہوں نے پہاڑیوں کے دامن میں خیمے نصب کئے اور ہر قبیلے سے ایک ایک نوجوان چُن کر ارضِ موعود میں موجود حکومتِ کفار کی جاسوسی کے لئے روانہ کیا چھ ہفتوں کے بعد یہ جاسوس پلٹے وہ یہ معلومات لے کر آئے کہ زمین بڑی زرخیز اور شاداب ہے پھل بافراط پائے جاتے ہیں زمین پر دودھ اور شہد کی نہریں بہتی ہیں لیکن وہاں کے باشندے جنات کی طرح قد آور اور توانا و مضبوط ہیں جن کا مقابلہ اسرائیل کے لئے ممکن نہیں شہر وں کے گرد بڑی بڑی سنگین فصیلیں ہیں جنہیں سر کرنا آسان نہیں بنی اسرائیل کی فطری بزدلی عود کرآئی وہ سمجھے تھے کہ ان کے خدانے ان سے جس سرزمین کا وعدہ کیا ہے وہ انہیں بغیر کوشش کے مل جائے گی وہ کہنے لگے اگر انہیں جنگ کرنا تھی اور لڑنا مر نا تھا تو ان مصریوں سے لڑتے جنہوں نے انکے بچے مائوں کی گود سے چھین چھین کر قتل کئے حضرت موسٰی ؑ نے انہیں بہتر ا سمجھا یا کہ ہمت سے کام لیں خدا کی بشارت ہے کہ فتح انہی کو حاصل ہو گی مگر مصریوں کی غلامی نے ان میں بزدلی اور کم ہمتی کو ٹ کوٹ کر بھری دی تھی اس لئے کہنے لگے اے موسٰی ؑ کیا تو ہمیں مصر سے اسی لئے نکال لایا تھا کہ ہم دشمنوں کے تیروں تلواروں کا نشانہ بن جائیں اور ہمارے بیوی بچوں کو اہلِ کنعان اپنا غلام بنا لیں ‘‘ رات بھر وہ اس بزدلی کے ہاتھوں لرزتے رہے صبح کعنائیوں نے حملہ کر دیا ۔ وہ مقابلہ کر نے کے بجائے بھاگ کھڑے ہوئے اور صحرا میں پناہ گزین ہوئے خدا نے موسٰی ؑ کی زبانی انہیں یہ سزا سنائی کہ اب وہ ارضِ مقدس و موعود چالیس سال تک ان پر حرام ٹھہرادی گئی اور یہی صحرانوردی انکا مقدر ہوگئی یہ چالیس سال حضرت موسٰی ؑ نے توبہ و استغفار میں گزارے بنی اسرئیل صحرائے سینا میں مارے مارے پھر رہے تھے اور حضرت مو سٰیؑ ان کے پیچھے پیچھے مغفرت کی دعائیں مانگتے پھر رہے تھے چالیس برس کے بعد یہ بزدل اوم مر اکپ گئی انکی نسلیں آزاد فضائوں میں جوان ہوتی تھیں حضرت مو سٰیؑ کا بھی وصال ہوگیا حضرت پوشعؑ انکے جانشین کے طور پر فوج کے کمانڈر ہوئے آ پ نے وادی اردن کے نچلے علاقوں کو زیر کیا اور بنی اسرائیل کے بارہ قبیلوں پر بانٹ دیا قبائل منظم نہ تھے اور ایک عرصہ کے بعد فلسطین بھی انکے قبضہ میں آگیا ان کے زیر نگیںآنے والے علاقوں میں حتی ، اموری ، کنعانی ، فر زی ، حوی ، یبوسی ، اور فلستنی وغیرہ کئی قومیں آباد تھیں یہ سب بت پر ست تھیں اور بنی اسرائیل نے غالب آکر اپنی تعلیمات بھلا دیں اور انہی لوگوں کو شرک کے رنگ میں رنگ جانے لگے اور اس نتیجے پر پہنچے کہ ہماری کمزوریوں کا سبب یہ ہے کہ ہمارا بادشاہ نہیں جو ہمیں منظم کر ے اور ایک طرح کے قوانین بنا کر تمام قبائل کو ان کا پابند کر ے انہوں نے سیموئیل بنی سے التجا کی کہ وہ خدا وند یہواہ سے کہے کہ وہ ہم پر ایک بادشاہ مقرر کر دے حضرت سیموئل نے شخصی بادشابت اور ڈاکئیٹر شپ کی خرابیوں سے انہیں خبر دار کیا اور کہا ۔ ’’ وہ تمہارے بیٹوں کو لے جائیگا اور انہیں اپنا غلام بنا لیگا اپنے ہاتھوں اور گھوڑوں کے لئے ان سے کام لیگا پھر اپنے رتھ کے آگے آگے انہیں دو ڑ ائیگا وہ انہیں ہزاری پلٹنوں اور پچاس پچاس کے دستوں پر سالار مقرر کر یگا انہیں اپنی زمینوں پر ہل چلانے اور اپنے کھیتوں کی کٹائی پر انہیں لگائیگا ان سے جنگیں لڑائے گا اور تمہاری بیٹیوں کو اپنے مطبخ میں رکھیگا کہ طرح طرح کے پکوان پکائیں اور وہ تمہارے کھیت تمہارے انگور کے باغ ، زتیون کے درخت تم سے چھین لیگا اور اپنے ملازموں میں بانٹ دیگا اور وہ تمہارے خادموں اور کام کر نے والی لڑکیوں اور بہادروں اور گدھوں کو زبردستی ہانک کر لے جائیگا اور تم ان کے چاکر بن کر رہو گے پھر تم اس دن کو رو ئو گے جس دن تم نے اسے بادشاہ چنا تھا اور بت تمہارا رب تمہاری فریاد نہیں سینگا لیکن لوگوں نے سیمو ئیل کی آواز پر کان نہ دھرے اور انہوں نے کیا ’ نہیں ہم بادشاہ مانگتے ہیں تاکہ ہم بھی دوسری قوموں کی طرح ہوجائیں تاکہ ہمارا بادشاہ بھی ہمارے ساتھ انصاف کرے اور ہمارا راہبر ہو ااور ہماری جنگیں لڑے ‘‘ (سیموئیل باب ۸… ۱۰ تا ۲۰)

ان کا پہلا بادشاہ سائول تھا جس ’’ جلیل ‘‘ کو اپنا صدر مقام بنایا سادہ زندگی کو اپنا شکار بنا یا ان کی جنگیں پوری بے جگری سے لڑتا رہا حضرت دائود ؑ کے خلاف قاتلانہ منصوبے بناتا رہا بالآخر فلستیوںکے ہاتھوں ماراگیا اسکی موت پر اس کا بیٹا اسبو شے (Isbosheth)بادشاہ بنا اسے بنی اسرائیل کے گیارہ قبیلوں نے تسلیم کر لیا ۔لیکن حضرت دائود اپنے قبیلے سمیت اسکے خلاف رہے ۔ انہوں نے بالآخر حضرت موسٰیؑ کے چار سو برس بعد بر وشلہ فتح کر لیا اسکے ساتھ ہی فرات سے بحیرہ احمر تک کا پورا علاقہ ان کے زیر نگیں آگیا ان کے وارث حضرت سلیمان ؑ ہوئے وہ بڑے جلیل لاقدر بادشاہ اور عظیم الشان پیغمبر تھے ہوا، پر ندے اور جنات تک ان کے غلام اور فرماں بردار تھے انہوں نے خدا وند خدا کا مقدس گھر تعمیر کر نے کا فیصلہ کیا خذانہ ئِ شاہی سے سونا ، چاندی ، پیتل ، لوہا ، لکٹری اور قیمتی پتھر عطا کئے گئے لوگوں سے بھی چندہ دینے کی اپیل کی گئی معبد کے لئے ایک پہاڑی مقام کا انتخاب ہوا اس کا نقشہ فینسی وضع پر تھا جسے مصری صناعون اور کاریگروں کی بہترین عمارات سے مستعار لیا گیا تھا اور اس میں منبت کا ری مر صع کام کے لئے اسیر یا اور بابل کے نمونوں کو سامنے رکھا گیا معبد کا دروازہ ایک سوا سی فٹ بلند تھا جس پر سونے کے پتر چڑھائے گئے تھے دیواریں چٹانوں کو کاٹ کر بنائی گئی تھیں اور اتنے بڑے یکساں جسامت کے پتھروں سے تعمیرکی گئی تھیں کہ انسانی معماروں کی کاریگری نہیں معلوم ہوتی تھیں کہتے ہیں اس کمال کے لئے جنات سے کام لیا گیا تھا اس ہیکل کا افتتاح کرتے ہوئے حضرت سلیمان نے یہ کلمہ ئِ مقدس ارشاد فرمایا تھا

’’ یہواہ کی بادشاہیت آسمانوں اور زمینوں میں ہے اور وہی خدا وند خدا ہے اس کے سوا اور کوئی نہیں ‘‘ (کتاب مقدس تورات) یہ بنی اسرائیل کے انتہائی عروج کا دور تھا لیکن حضرت سلیمان ؑ کے وصال کے بعد یہ عظیم الشان ریاست دو ٹکڑوں میں بٹ گئی تورات کے مطابق شمال میں دس قبیلوں کی ریاست اسرائیل اور جنوب میں یہود ا اور ابن یا مین دو قبیلوں کی ریاست ’’ یہودیہ‘‘ کے نام سے قائم ہوئی ، شمالی ریاست اسرائیل اسمارہ اور جلیل تک پھیلی ہوئی تھی اسکا ر ارا لحکومت سمارہ تھا جنوبی ریاست کا صدر مقام یر وشلیم ہی رہا پھر دونوں ریاستوں میں جنگ چھڑ گئی اب ادھر شام مشرقِ وسطیٰ کا مالک بن گیا تھا آہستہ آہستہ دونوں اسرائیلی ریاستیںاسکی با جگذار ہوگئیں ، پھر دونوں ریاستوں نے بغاوت کی شامی حکمران سینا شیرٹ نے ریاست اسرائیل کو زیر کیا اور اسرائیلیوں کو غلام بنایا پھر ملک بدر کر دیا پھر یہودیہ پر حملہ آور ہوا یہود بڑی بہادری سے لڑے لیکن شامی فوج انہیں کچلتے ہوئے یر وشلم کے در وازوں پر پہنچ گئی ’’ خداوند خدا ‘‘ نے یہود کی مدد کی حملہ آور فوجوں میں وبائیں پھیل گئیں اور انہوں نے واپسی کی راہ اختیار کر نے میں عافیت سمجھی ، پھر مصر اور بابل میں جنگ چھڑی یہود نے پہلے بابل کا ساتھ دیا جب بابل نے مصر کو کا ر چِش کے مقام پر بار بار تنہیہ کی لیکن وہ باز نہ آئے آخر بخت نصر نے یر وشلم پر دھا وا بول دیا اور اسے تباہ و برباد کر دیا کچھ یہودی مصر میں پناہ گزین ہوگئے لیکن اکثر غلام بنا کر بابل کے بازاروں میں فروخت ہوئے یہود یہ میں کتنی کے کاشتکاررہ گئے ۔ بابل میں ان پر بڑے مصائب نازل ہوتے رہیے ہر میاہ نبی کے آنسوئوں سے لکھی ہوئی تحریریں آج بھی پڑھنے والوں کو رُلادیتی ہیں ۔ بنی اسرائیل کے دس قبیلے تاریخ کے اوراق میں اور زمین کے رقبوں میں گم ہوگئے ۔ مؤرخین کی تحقیق کے مطابق یہ لوگ دجہ و فرات کے درمیان کو ہ قاف کے نواح میں اور بالخصوص برِ صغیر پاک و ہند، افغانستان ، جاپان ، روسی ترکستان اور کشمیر میں مختلف مذاہب اور مختلف قومہتوں کی صور ت میں بس گئے اور آج تک موجود ہیں فلسطین جسے یہودیوں نے اپنے لئے ارضِ مقدس قرار دے رکھا تھا نیل ، دجلہ اور فرات کے درمیان واقع تھا اگر یہود نے اسے دودھ اور شہید کی سرز زمین کہا تھا تو غلط نہیں کہا تھا یہاں بہار تو بہار خزاں بھی طرح طرح کے پھل پائے جاتے تھے بارش بہت ہوتی تھی اور بارشوں کی کثرت نے اس علاقے کے باسیوں کو دریائوں کی احتیاج سے بے نیاز کر رکھا تھا ۔ بارشوں سے انکے کنوئیں اور تالاب بھر جاتے تھے نہریں انہی تلابوں میں جمع کئے ہوئے پانی سے چلتی تھیں انہی نہروں کے کنارے یہودی تہذیب پر وان چڑھی گندم ، جو اور مکی کی کاشت ہوتی انگوروںکے باغات لگائے جاتے اور پروان چڑھائے جاتے زیتون ، کھجور اور انجیر کے جنڈپہاڑوں کی ڈھلانوں پر اپنے جوبن لٹاتے تھے لیکن مصر اورشام کے در میان ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ بڑی طاقتوں کا کھلونا بنا رہا جب بھی یہ بڑی طاقتیں آپس میں ٹکراتیں بے چارے یہود گُھن کی طرح پس جاتے اس طرح صدیوں محنت مشقت سے آباد کئے ہوئے علاقے ویران ہونے لگتے پھر یہود نے کاشتکاری کی بجائے چوپانی پیشہ اپنا لیا اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اونٹوں اور بھیڑ بکریوں کے گلوں نے پہاڑوں اور میدانوں کی سر سبزی کو چاٹ لیا اور سر سبز میدان صحرائوں میں بدلنے لگے پھر باہمی عدم اتحاد ، آپس ی چفلشی اور بیرونی حملہ آوروں کی تاخت و تاراج نے اس قوم کو بر باد کر دیا ۷۰؁ عیسوی میں بے انتہا قتل و غارت کا شکار ہونے کے بعد انہیں جلا وطن ہونا پڑا لیکن جیسے ان کے دل و دماغ و ہیں رہ گئے وہ دنیا بھر میں تتر بتر ہوگئے لیکن جہاں بھی گئے اپنی انفر ادیت قائم رکھنے کی جدوجہد کرتے رہے یہ دنیا کے لئے انتہائی خسیس اور کنجوس تھے لیکن اپنی قوم و نسل کے لوگوں کے لئے بے انتہافیاض ، ایک مسافر یہودی کے لئے کسی دوسرے مقیم یہودی کا گھر اپنے گھر سے بھی زیادہ اپنایت دیتا رہا ۔ بیسویں صدی میں جب یہود کے ارضِ مقدس لوٹنے کے امکانات روشن ہونے لگے تو دینا یہ دیکھ کر حیرت زدہ ہوگئی کہ دو ہزار سال سے زیادہ مدت میں انہیں ان ملکوں میں خم نہ کر سکی جہاں وہ صدیوں مکین رہے دنیا کے ہر خطہ کے باشندے ہوتے ہوئے بھی وہ فلسطینی الا صل تھے ہر ملک میں ان کے آبائی قبرستان ، جائیدادیں ، مال و دولت سمیٹنے کے لئے پھیلے ہوئے کا رو بار ، لسانی اور علاقائی تعلقات ، قو میتی عصبیتیں کوئی چیز بھی انہیں اسرائیل کی طرف لوٹ آنے سے نہ روک سکی یہود کا ایمان ہے کہ طور پر یہواہ (خدا) نے حضرت موسٰی ؑ کو دوقسم کے قوانین سے نواز ایک وہ وحی تھی جو پتھر کی تختیوں پر لکھی ہوئی تھی اسے ’’ تورہ شکستب ‘‘ یعنی لکھی ہوتی یا مکتوب وحی کہتے ہیں بعد میں ان تختیوں کو حرف بحرف تورہ میں نقل کر دیا گیا دوسرے وحی جو اسی مکتوبی وحی کی طرح اہمیت کی حامل تھی لیکن صرف حضرت موسٰی ؑ نے ان قوانین کا درس حضرت ہارون ؑ کو دیا انہوں نے حضرت یوشع ؑ کو دیا انہوں نے سر دار انِ بنی اسرائیل کو سکھایا ڈھائی سو برس تک یہ وحی ان لوگوں کی اولادوں نے محفوظ رکھی شمعون عامل اس گروہ کا آخری فرد تھا ۔ شمعون سے جماعت سفریم (کا تبان وحی) نے ان سے گروہِ تنائم (علمائ) نے سیکھا ان سے احبارو ابیون نے سیکھا یہ سلسلہ ربی بلیل اور ربی شاعی تک پہنچا پھر ان قوانین وتعلیمات کو حفظ کیا جاتا رہا پھر انہیں کتابی صورت میں مرتب کیا گیا اس مجموعہ کو ’’ مشنا ء ‘‘ کہا گیا ابتک ۳۹ پیشوں کا احاطہ کیا گیا تھا اور انکے متعلق مذہبی رہنمائی کے قوانین و احکام درج ہوتے تھے پھر بہت سے نئے پیشے وجود میں آئے تو نئی رہنمائی اور نئے احکام مرتب ہوئے اس مجموعے کو ’’حمرا‘‘ کانام دیا گیا ۔ ’’ مشنا ء ‘‘ اور ’’ جمرا ‘‘ دونوں کو ملاکر ’’ تلمود ‘‘ کہتے ہیں ۔ وہ الہامی کتب جن کی بنیاد پر مذہب یہود قائم ہے ان کی تفصیل کچھ اس طرح ہے علمائے یہود نے عہد ِ عتیق میں ۲۴ کتابوں کے تین سلسلے شمار کئے ہیں ۔

۱۔ سلسلہ ئِ اول ۔ تورہ قانون ، اسفارِ خمسہ یعنی پانچ کتابوں پر مشتمل ہے ۔

۱۔ تکوین یا پیدائش Genes is

۲۔ خروج Exodus

۳۔ احبار (Dentronomic Code)

۴۔ اعداد Numbers

۵۔ توریت مشنیٰ Prisety code

۲۔ سلسلہ دوم

بنیم ۔ جن میں یوشع قضاۃ، ممویل اول و دوم ، ملکوک اول و دوم ، یشعیاہ ، حزقیل اور بارہ دوسرے چھوٹے پیغمبر شامل ہیں ۔

۳۔ سلسلہ سوم

کتبیم ۔ اس میں زبور ، مثال سلیمان ، ایوب ، رعوت ، نوحہئِ یر میاہ، واعظ اسینر ، دانیال ، عزرا لخمیاہ ، ایام اول و دوم شامل ہیں ۔

عہد عتیق Old Testament میں چند اور کتا بوں کے بھی حوالے ہیں گھر کتاب معدوم ہیں

101 — سیاسیات

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-101 | ↑ فہرست

⚠️ چیک نوٹ: یہ اندراج عام کالم نہیں ہے — درسی باب — سیاسیات۔ پوری کتاب/ناول/فیصلہ اس کتاب میں شامل کرنا کتاب کا حجم بگاڑ دیتا ہے، اس لیے یہاں اس کا آغاز اور خلاصہ دیا گیا ہے۔ مکمل متن الگ کتاب کے طور پر mansoorafaq.net پر لگایا جائے۔

سیاسیات

====================

سیاسیات

سیاست عربی زبان کا لفظ ہے ۔ فیر وز الغات اور مرکزی اردو بورڈ کی لغت میں اس کے معنی ہیں ۔ بادشاہت کرنے کا طریقہ ، نگہبائی ، تنبیہہ کرنا لوگوں کو قصور و جرم کی سزا دینا ۔ دبدبہ ، رعب وغیرہ ۔ آکسفورڈ انسا ئیکلو پیڈیا ڈکشنری کے مطابق لفظ (POlitic)اسم صفت ہے ، جس کے معنی ہیں (Secheming, Crafty , Prudent, Seagacious ) اور لفظ (Politics)اسم ہے ، جس کی تعریف یہ کی گئی ہے ۔

Science and art of Government, political affairs or life. سیاسیات کو انگریزی میں (Political Science ) کہتے ہیں ۔ لفظ یونانی زبان کے لفظ (Polis ) سے ماخوذ ہے ۔ جس کے معنی شہر کے ہیں ۔ گویا سیاسیات وہ سائنس کا علم ہے جس کا تعلق شہر سے ہو ۔ کیونکہ شہر انسانوں نے بسائے اس لئے سیا سیات کا تعلق بھی انسانوں سے ہی ہے ۔ ارسطو نے کہا تھا :

"He who is unable to live in society or who has no need because he is sufficient for himself, must be either a beast or god. "

بقول ارسطو ـ ’’ انسان سماجی حیوان ہے ۔ ‘‘ اس کی ضروریات بے شمار ہیں ‘ اس لئے اسے سو سائٹی میںرہنا پڑتا ہے ۔ انسان میں ہمدردی کے جذبات بھی پائے جاتے ہیں خود غرضی کے بھی ۔ وہ جھگڑ ا لو بھی ہے ، اس لئے سو سائٹی میں رہتے ہوئے چند قواعد و ضوابط کی ضرورت بھی ہوتی ہے ۔ اس لئے بقول ارسطو کے انسان حیوان بھی ہے اور سیا سی حیوان بھی ۔ اس سیاسی اور سماجی حیوان کے مطالعے کے علم کو ارسطو نے سیاسی حیوان بھی ۔ اس سیاسی حیوان کے مطالعے کے علم کو ارسطو نے Master Science کا نام دیا تھا ۔ کیونکہ اس وقت یونان میں لوگ شہر ی زندگی بسر کرتے تھے ۔ شہر بلند پہاڑوں کے درمیان واقع تھے اس لئے ان کے مسائل کے علم کو (Politics) کانام دیا گیا ۔ موجود ہ دور میں شہری کی وہ تعریف نہیں ، جو ارسطو کے زمانے میں یونانی شہری کی تھی ۔ آج ملک میں رہنے والے ہر شخص کو شہر ی کہتے ہیں ۔ ، وہ گائوں میں ہو یا شہر میں لیکن اس کے مسائل اور ان کے حل کے مطالعے کانام (Politicial Science ) ہی ہے ۔

علم سیا سیات کی نوعیت یا اہمیت

علم سیاسیات ایک عمرانی علم ہے ، جو معاشرہ کی سیاسی تنظیم سے متعلق ہے ۔ دوسرے الفاظ میں ہر معاشرتی فعل جو حکومت کے ذریعہ انجام پاتا ہے ۔ علم سیاسیات کے مطالعہ کی حدود میں داخل ہو جاتا ہے ۔ علم سیاسیات کی اہمیت کے بارے میں ارسطو کہتا ہے ۔ یہ علم ’’ آقائے علم ‘‘ (Master Science)ہے اور یہ حقیقت ہے کہ معاشرے کی سیاسی تنظیم کو جو مرکزیت حاصل ہے وہ دیگر معاشرتی تنظیموں کو حاصل نہیں ہو سکتی ۔ معاشرے کے رسم و رواج اخلاق ، مالیات ، تہذیب و غیرہ کا تحفظ اور نشو ونما اس وقت تک ممکن ہی نہیں جب تک معاشرہ سیاسی طورپر منظم نہ ہو اور حکومت کا تصور موجود نہ ہو ۔ یہ حکومت ہی نہیں جب تک معاشرہ سیا سی طور پر منظم نہ ہو اور حکومت کا تصور موجود نہ ہو ۔ یہ حکومت کا فریضہ ہوتا ہے کہ وہ شہر یوں کو امن و امان فراہم کر ے اور ان کی معاشرتی زندگی کی مختلف اقدار میں اس طرح ہم آہنگی پیدا کر کے معاشرہ کسی رکاوٹ کے بغیر ترقی کی منازل طے کرتا جائے اور اس کا کوئی پہلو نظر انداز نہ ہو نے پائے ۔ معاشرے کے اندر احترام آدمیت کا عنصر اور عدل و انصاف کا تصور بغیر ریاست اور حکومت کے ممکن نہیں ۔ شہریوں کی صلاحیتوں کی پرورش بھی سیاسی تنظیم کے بغیر نہیں ہو سکتی ۔ لہٰذا ہمیں یہ اعتراف کرنا ہوگا کہ ریاست ہماری معاشرتی زندگی کا محور ہے اور اس کو تمام شعبوں پر فو قیت حاصل ہے ۔ اور اس کی نگرانی میں اطمینان اور آسودگی جنم لیتی ہے اس طرح یہ حقیقت واضح ہو جاتی ہے کہ سیا سیات کا علم دوسرے علوم کا سرتاج ہے اور ہمیں نہایت قیمتی معلومات فراہم کرتا ہے ۔ یہ ہمارے ان تجربات کی بھی داستان ہے جو ہم نے ماضی میں کئے ۔ ان سے جو سبق حاصل ہو ا۔ اس کی مدد سے ہم موجودہ زندگی کے نشیب و فراز کا بھی تجزیہ کر سکتے ہیں ۔ گیٹل کے الفاظ میں ’’ یہ علم ریاست کے ماضی کا جائزہ ، اس کے حال کا تجزیاتی مطالعہ اور اس کے امکانی مستقبل کے متعلق سیاسی و اخلاقی بحث ہے ۔ ‘‘ سیا سیات کی نوعیت کی وضاحت مزید اس وقت ہو جائے گی ‘ جب ہم اس کی حدود اور وسعت کو زیر بحث لائیں گے ۔ اس جگہ مختصر یہی قلم بند کیا جا سکتا ہے کہ سیا سیات وہ علم ہے جو ریاست اور حکومت کے مطالعہ سے متعلق ہے ۔ یہ علم نہایت ہی مفید اور اہم ہے اس علم کی وسعت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ ہماری زندگی کے تمام شعبوں پر اس طرح حاوی ہو رہا ہے ۔ کہ اس کے اور دوسرے معاشرتی علوم کے درمیان حد فاضل مقرر کر نا مشکل ہو رہا ہے ۔ تاریخ، معاشیات ، اخلاقیات اور نفسیات سبھی سے اس کی گہری و ابستگی ہے ۔ حتی کہ تعلیم و تربیت ، جنگ اور امن خلائی تسخیر ، تجارت ، صنعت ، زراعت ، صحت منصوبہ بندی سب کا کسی نہ کسی لحاظ سے ریاست اور حکومت سے رشتہ ہے جو لا محالہ سیا سیات کے دائرہ بحث میں شامل ہوگا ۔ اس کے علاوہ ہم سیا سیات کو بین الا قوامی تعلقات ، دساتیر اور سیاسی نظر یات کا علم بھی کہہ سکتے ہیں کیونکہ سائنس کی ترقی اور فاصلوں کے سمٹنے سے ریاست جو کل تک قومی ریاست تھی اب اس میں بین الا قوامی رنگ بھر ا جا رہا ہے ۔ لہٰذا اس کا دائرہ بحث اسی نسبت سے بڑھتا جا رہا ہے ۔ اور پھر خوب سے خوب تر کی تلاش میں نئے نظریات کو بھی بنظر غائر پڑھنے کی ضرورت ہے ۔ معاشرے کے ان تمام زاویوں کا مطالعہ جو حکومت اور ریاست کے دائرہ کو چھوتے ہیں اور جن کی وضاحت کی جاچکی ہے ۔ علم سیاسیات ہے جو نہایت اہم اور مفید ہے بلکہ یوںکہئے کہ یہ علم ہماری معاشرتی زندگی کو منظم اور مر بوط کرنے کے لئے مر کزی حیثیت رکھتا ہے ۔

وسعت مضمون

علم سیاسیات کو اچھی طرح سے سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اس کے پس منظر اور ماضی پر نظر ڈالیں ۔ جس سے مراد یہ ہے کہ ریاست کا ظہور کیسے ہو ا ۔ وہ کیا اسباب تھے جن کے باعث اس کی ضرورت محسوس ہوئی اسباب کو سمجھنے سے بھی ہم ریاست کے مقصد کا تعین کر سکتے ہیں اور اس کو موثر اور مفید تنظیم کے طور پر زندہ رکھ سکتے ہیں ریاست کی تخلیق اور ابتداء کا مطالعہ اس علم کا لازمی حصہ ہے اور گیٹل اسے تاریخی تحقیق کا نام دیتا ہے ۔ علاوہ ازیں ریاست کی موجود ہ کا ر کر دگی یعنی حال کا مطالعہ بھی ضروری ہے ، جس سے مراد یہ ہے کہ ہم معلوم کر سکیں کہ ریاست کا مثبت اور منفی پہلو کون کون سا ہے ۔ گیٹل اس دور کے مطالعہ کو ریاست کا تجزیاتی مطالعہ کہتا ہے ۔ اس طرح ہمیں یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ ریاست کی تنظیم میں کیا کیا خامیاں ہیں اور وہ کون سے پہلو ہیں جن کو اجاگر کرنے اور توانائی دینے کی ضرورت ہے ترمیم اور اصطلاحی کی صورت تبھی پیدا ہوگی کہ ہم ریاست کی کارکردگی کا ساتھ ساتھ جائزہ لیتے جائیں ۔ نہ صرف ماضی اور حال کا مطالعہ علم سیا سیات کے مو ضو عات میں شامل ہے بلکہ مستقبل ہے بارے میں بھی غور کر نا ہوگا ۔ اس مرحلے کو گیٹل فلاحی منصوبہ کا نام دیتا ہے ۔ ماضی کے تجربات اور حال کی کوتاہیاں ہمیں نہایت قیمتی مواد فراہم کر تی ہیں ۔ یہ مواد ہمارے مستقبل کی تعمیر کے لئے مضبوط بنیاد ثابت ہو سکتا ہے ۔ مختلف سیاسی نظر یات اور فلسفوں کی امداد ہم صرف اسی صورت میں حاصل کر سکتے ہیں کہ ہمیں اپنے آنے والے کل کی فکر ہو اور حال کی صورت حال سے ہم بخوبی آگاہ ہوں ۔ ریاست کو دور حاضر میں منصوبہ بندی کی اہم ذمہ دار ی سونپی گئی ہے ۔ یہ منصوبہ بندی مستقبل کے بارے میں ہی ہے ۔ لہٰذا علم سیا سیا ت کو زمانے کے لحاظ سے تین ادوار میں واضح طور پر تقسیم کیا گیا ہے ۔ تاکہ اس سمت میں سیاسیات کی حدود کا واضح تعین ہوسکے ۔

ریاست کے قیام کا مقصد معاشرتی زندگی کو استوار کرنا تھا ۔ فرد معاشرہ کی بنیاد اکائی ہے لہٰذا اصل مقصد فرد کی فلاح اور قوت ہونا چاہیے ۔ فرد اور ریاست کا باہمی تعلق اسی بحث کا حصہ ہے ۔ سیاسی مفکرین نے اس بارے میں بہت کچھ لکھا ہے جن کے لئے علم سیا سیات میں سیاسی فلسفہ کی اصطلاح مستعمل ہے ۔ کچھ مکاتب فکر ایسے ہیں جو ریاست کے خاتمے کو فرد کے لئے مفید گر دانتے ہیں مثلا ً نر اجیت پسند (Anarchists)اور کچھ وہ ہیں ریاست کو نہایت فعال اور طاقتور ادارہ بنانے کے داعی ہیں ۔ مثلا ً اشتراکیت اور جابریت والے (Socialism and fascism) اسی طرح نظر انفرادیت (Individualism ) نظر یہ افادیت (Utilitarianism)اور نظریہ تکثیریت (Pluralism)کا اپنا اپنا زاویہ نگاہ ہے ۔ یہ نظر یے اور فلسفے اس بحث کے متعلق ہیں کہ فرد اور ریاست کے درمیان اختیارات اور ذمہ دار ایوں کی تقسیم کیسی ہو ۔ فرد کا مقام کیا ہو ۔ ریاست فرد کے تابع ہو یا فرد ریاست کے تابع ہو ۔ فرد کو کتنی آزادی حاصل ہواور اس کے حقوق و فرائض کیا ہوں ۔ یہ نہایت ہی ضروری مو ضوعات ہیں جو فرد کی زندگی سے گہرا تعلق رکھتے ہیں ۔ یعنی ریاست میں فرد کو کیا مقام دینا ہے اور کسی قدر آزادی اس کو ملنی چاہیے ۔ ان تمام سوالوں کا جواب ہمیں سیاسی فلسفہ ہی دے سکتا ہے ۔ لہٰذا علم سیاسیات کے مطالعہ میں قدیم اور جدید تمام سیاسی فلسفہ کا مطالعہ شامل ہے ۔

فرد کی زندگی میں معاشی پہلو بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ اس کی مادی ضروریات کے لئے ریا ست کو باقاعدہ منصوبہ بندی کرنی پڑتی ہے ۔ طلب اور رسد میں توازن قائم کرنا اور شہریوں کو روزگار فراہم کر نا ریاست کے مقاصد میں شامل ہے ۔ لہٰذا جدید سیاست میں اقتصادی پہلو نمایاں طور پر واضح ہے ۔ سیاسی اور اقتصادی تصورات آپس میں اس طرح پیوست ہوچکے ہیں کہ یہ ایک ہی علم کے دو شعبے نظر آتے ہیں ۔ لہٰذا علم سیاسیات کے طالب علم کے لئے معاشیات کا مطالعہ ضروری ہو گیا ہے ۔ ریاست کا مقصد نہ صرف امن و امان قائم کرنا اور خوشحال معاشرے کا قیام ہے بلکہ اس کے لئے راہ راست کا تعین کرنا ہے ۔ زندگی کا سفر گزارنے کے طریقے مقرر کرنا ، افراد کے باہمی تعلقات کے احوال و ضع کرنا بھی ہے ۔ اخلاقی ضابطہ ریاست کو یہ فریضہ انجام دینے میں امداد دیتا ہے ۔ لہٰذا علم سیاسیات کا مطالعہ اس وقت تک مکمل نہیں جب تک ہم اخلاقی اقدار کو بخوبی نہ سمجھیں ۔ اخلاقیات کو ہم بجا طور پر سیاسیات کی جان کہہ سکتے ہیں ۔ نفسیات کا مطالعہ علم سیاسیات کو صحیح طور پر سمجھنے کے لئے ضروری ہے کیونکہ حکومت کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ اپنی پالیسیوں کو بنانے اور نافذ کرتے وقت افراد کے طبعی ، رجحانات ، مزاج خواہشات اور عمل کے ردعمل کو ملحوظ خاطر رکھے ۔

ریاست کی وسعت کو سمجھنے کے لئے نظر ی اور عملی سیاست کی تفریق بھی ضروری ہے ۔ نظری سیاست سے مراد ریاست کی ابتدا اور ارتقا اور اس کی ہیت میں تبدیلیوں کا جائزہ ہے جبکہ عملی سیاست سے مراد حکومت کی تنظیم ، دساتیر کا مطالعہ ، بین الاقوامی تعلقات ، قانون سازی امور منصوبہ بندی وغیرہ ہے ۔ لہٰذا علم سیا سیات میں ہم ریاست کی تخلیق سے لے کر آج تک رونما ہونے والی تبدیلیوں اور اس کے مستقبل کے بارے میں آراء کا مطالعہ کرتے ہیں اور دوسری جانب ہر ملک کے نظام حکومت اس کے مختلف شعبوں اور اداروں کا جائزہ لیتے ہیں ۔داخلہ اور خارجہ پالیسی کو بھی جانتے ہیں ۔ مقامی ادارے ، قانون بین الا قوامی قانون بھی اس علم کے دائرہ بحث میں آجاتے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے تعلیمی ادارے یونیسکو (Unesco)نے سیاسیات کی وسعت یوں ترتیب دی ہے ۔

۱) سیاسی نظریات اور ان کی تاریخ۔

ب) سیاسی ادارے یعنی مقامی ، علاقائئی اور مرکزی حکومتی ادارے اور آئین ۔

ج) سیاسی جماعتیں گروہ ، رائے عامہ اور شہری کے حقوق و فرائض ۔

بین الا قوامی تعلقات ، تنظیم اور قانون،

علاوہ ازیں سیاسیات فرد کے اس سیاسی رویہ کے مطالعہ کا بھی نام ہے جس میں مقامی قومی اور بین الاقوامی سطح پر قائم ہونے والے تمام سیاسی ادارے اور ان کے بارے میں مختلف مکاتب فکر کے نظریات شامل ہیں ۔

مقامی ادارے ہماری سیاسی تنظیم کی بنیاد ہوتے ہیں ۔ جن کا مطالعہ بے حد ضروری ہے ۔ اور علم السیاست کا اہم موضوع ہے ۔ پاکستان میں یونین کو نسلیں ، میو نسپل کمیٹیاں ، پنچائتیں اور کا ر پو ریشنیں مقامی اداروں کی مختلف صورتیں ہیں ، جن کے ذریعہ شہری اپنے گائوں ، شہر اور علاقہ کے مجموعی مسائل اور معاملات کے متعلق غور کرتے ہیں فیصلے کرتے ہیں اور اپنی مدد آپ کرو کے اصول پر اپنے مقامی مسائل کا خاطر خواہ حل تلاش کرتے ہیں ۔ علم سیاسیات مقامی اداروں کی تشکیل اور تنظیم کے متعلق ضروری مواد فراہم کرتا ہے اور ہماری سیاسی تربیت کا بھی سامان پیدا کرتا ہے ۔ قومی اداروں سے مراد ریاست ، حکومت ، سیاسی جماعتیں ، انتخابات اور اسمبلیاں ہیں۔ درحقیقت سیاسیات کا اصل مو ضوع یہ ادارے ہیں کیونکہ ان کی کامیابی کے بغیر نہ مقامی سطح پر فلاح و بہبود کا کام ہوسکتا ہے اور نہ بین الا قوامی سطح پر امن اور ترقی ہوسکتی ہے ۔ لہٰذا علم سیاسیات کا مطالعہ کر تے وقت ان موضوعات کا خصوصی توجہ سے مطالعہ کرنا چاہیے ۔ بین الاقوامی جدید دور کے تیز رفتار مو ا صلاتی نظام نے تمام ریاستوں اور اقوام کو ایک دوسرے کے اتنا قریب کردیا ہے کہ ان کے مسائل اور ضروریات مشترکہ سی ہوگئی ہیں ۔ ان کی ترقی مشترکہ جد وجہد کے بغیر ممکن نہیں ۔ امن اور جنگ کے فائدہ اور نقصان کسی ایک قوم او رخطہ تک محدود نہیں رہا ۔ اس تبدیلی نے بین الا قوامی تعلقات کی اہمیت بڑھا دی ہے ۔ علم سیاسیات کے ذریعہ ہم بین الا قوامی تعلقات اور بین الاقوامی امور کا مطالعہ کر سکتے ہیں ۔

شہریت کی وسعت

انسانی ادارے

انسانوں میں ضروریات زندگی کے لئے ریاست اور حکومت کے علاوہ کئی ادارے بنا رکھے ہیں ، جو کسی نہ کسی شکل میں ریاست اور حکومت پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ ان اداروں کا تعلق معاشرتی ، مذہبی اور معاشی زندگی سے ہوتا ہے ۔ علم سیاسیات ایسے اداروں کا تاریخی طور پر جائزہ لیتی ہے اور ان کے منفی اور مثبت پہلوئوں پر بحث کرتی ہے ۔

انسانی رویے

انسان کے زندگی اس کی خواہشات ، امنگوں ، مجبوریوں ، خوشیوں اور محرومیوں کا نام ہے ۔ جس کے لئے وہ دوسروں کے متعلق ایک خاص رویہ اپنا تا ہے ۔ سیاسیات میں مختلف معاشروں کے رسم و رواج ، اصولوں اور قوانین کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔

تقابلی سیاست

آج کل دنیا کے ممالک کو کئی درجوں میں تقسیم کیا جاتا ہے بعض ترقی یافتہ ہیں ، بعض ترقی پذیر ہیں اور بعض پسماندہ ہیں ۔ ان ممالک کے معاشرتی ، معاشی ،اور سیاسی نظام بھی مختلف ہیں ۔ سیاسیات میں ان ممالک کا تقابلی جائزہ لیا جاتا ہے ۔

اس کے علاوہ سیاسیات میں ماضی ، حال اور مستقبل کا مطالعہ بھی کیا جاتا ہے ۔ جب تک ہمیں یہ علم نہیں ہوتا کہ موجود ہ نظام اور موجودہ اداروں کی ماضی میں کیا حیثیت تھی ، حال کو سمجھنا مشکل ہے ۔ برطانوی سیاسی نظام کا مطالعہ ۱۲۱۵ء کے میگنا کار ٹا کے بغیر نامکمل رہتا ہے ۔ یہی حال امریکی نظام کا ہے اور پاکستان میں صدر اور وزیر اعظم کے اختیار ات میں توازن کو سمجھنے کے لئے ماضی کا مطالعہ بہت ضروری ہے ماضی اور حال کو سامنے رکھ کر ہی ہم بہتر مستقبل کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں ۔

علم سیا سیات سائنس ہے یا نہیں

… مکمل متن الگ اشاعت میں — درسی باب — سیاسیات …

102 — تلاشی

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-102 | ↑ فہرست

تلاشی

====================

تلاشی

منصور آفاق

وہ لوگ جو تاریخ سے سبق حاصل نہیں کرتے تاریخ انہیں ٹشو پیپر کی طرح کسی ڈسٹ بن میں پھینک دیتی ہے۔ جن لوگوں نے صرف ’’تلاشی‘‘ کے مطالبہ پروفاق اور جمہوریت دونوں دائو پر لگا دئیے ہیں۔ ایسے خشک دماغوں پر اہلِ شہر سنگ باری نہ کریں تو کیا کریں۔ اقتدار بچانے کے لئے پنجابیوں اور پٹھانوں میں جو جہنم کے بیج بکھیرنے لگے ہیں میں اُن کےلئے ہدایت کی دعا کے سوا اور کیا کرسکتا ہوں یہ الگ بات ہے کہ وہ اِس دعا کو بددعا قرار دیتے ہوئے بربادیوں کی شاہراہوں پرلمبی لمبی گاڑیوں سے سائلنسر نکال نکال کر انہیں دوڑاتے رہیں گے۔

میرا مشورہ ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور عمران کےلئے کہ صورت حال جتنی گمبھیر ہو چکی ہے۔ آگ اگر فوری طور پر نہ بجھائی گئی تو بہت کچھ راکھ کے ڈھیر میں بدل جائے گا۔ معاملات کے حل کے راستے میں جتنے کنٹینر بڑھتے جائیں گے۔ اتنے ہی ترقی کے راستے معدوم ہوں گے۔ عوامی وحشت میں اور اضافہ ہوگا۔ جب دیوانوں کے راستے بند کئے جاتے ہیں تو شہر میں گریبانوں کے ڈھیر لگ جاتے ہیں۔ یہ فیصلے کا وقت ہے۔ گزشتہ رات وفاق پر بہت کڑی گزری ہے۔ جمہوریت کی سانسیں ڈوبنے لگی ہیں۔ اس وقت مریض آکسیجن کے سہارے زندہ ہے۔ بے شک بلائوں کے ٹالنے کےلئے روز کالے بکرے ذبح کیجئے لیکن آنے والا صفر کا مہینہ ہے جسے کچھ لوگ بلائوں کا مہینہ کہتے ہیں۔ ایک آدھ دن میں اگر کوئی درست فیصلہ نہیں کیا گیا تو ہم سب کا ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔ پھر سے درد کی انجمن آباد ہو سکتی ہے۔

لوگ پوچھتے ہیں کہ عمران خان کی شروع کردہ ’’کرپشن کے خلاف جنگ‘‘ کیا ضروری ہے کہ ہر گلی کوچے میں لڑی جائے۔ اگر تلاشی دے دی جائےتو کونسا کوہ گراں ٹوٹ پڑے گا۔ تلاشی سپریم کورٹ نے ہی لینی ہے تحریک انصاف کے کارکنوں نے تھوڑی وزیراعظم کی جیبیں پھرولنی ہیں۔ وزیراعظم تلاشی دینے کا اعلان کیوں نہیں کرتے۔ کیوں قوم کو مسلسل تقسیم در تقسیم کیا جارہا ہے۔ قوم کی آنکھیں آخر کب تک آنسو گیس کے دھویں میں سلگتی رہیں گی۔ کب تک قانون نافذ کرنے والوں پر، رکھوالی کے لئے رکھے ہوئے اپنے ملازموں پرخود عوام پتھرائو کرتے رہیں گے۔ کب تک۔ آخر کب تک۔ کسی کو محسوس ہو نہ ہو مجھے تو صاف لگ رہا ہے کہ دشمن قوتوں کا ایجنڈا غیرمحسوس انداز میں آگے بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ مشاہد اللہ کے بعد پرویز رشید کی قربانی بھی قوم نے پسندیدہ نظروں سے نہیں دیکھی۔ قربانی کے بھی کچھ اصول و ضوابط ہوتے ہیں۔ دونوں برگزیدہ وزیروں کے خلاف ناجائز کارروائی کی گئی ہے۔ یقیناً اللہ تعالیٰ قیامت کے دن انہیں اجرِ عظیم عطا فرمائے گا۔ بقول غالب (مرے بتخانہ میں تو کعبہ میں گاڑو برہمن کو)

میں حیران ہوں وزیر اعظم کے ان مشیروں پر جنہوں نے انہیں جنگ و جدل کا مشورہ دیا ہے وہ یقیناً ان کے دوست نہیں ہوسکتے۔ مجھے اُس میٹنگ کا احوال بھی معلوم ہے جب وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے معاملات کو سیاسی انداز میں حل کرلینے کا اعلان کیا تھا تو کئی ماتھے شکنوں سے بھر گئے تھے حتی کہ خود وزیر اعظم اُسی حل پر بضد تھے جس کے نتیجے میں سانحہ ماڈل ٹائون ہوا۔ اب پھر اُسی طرح کے واقعات مجھے اسلام آباد میں ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔اللہ تعالی کرم فرمائے اور صاحبانِ اختیار کو صحیح طور پر دیکھنے، سوچنے اور سمجھنے کی قوت عطا کرے۔ جب کوئی پہاڑ کی چوٹی سے نیچے دیکھتا ہے تو اسے زمین پر چلتے ہوئے قدآور لوگ بھی کیڑے مکوڑےلگتے ہیں۔ بڑے بڑے مکان گڑیوں کے چھوٹے چھوٹے گھر نظر آتے ہیں۔ یعنی آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے وہ سچ نہیں ہوتا وہ لوگ جو افق پر زمین و آسمان کو آپس میں ملتے ہوئے دیکھ کر اپنی بصارت پر اعتبار کرلیتے ہیں ان کا انجام مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔

وہ سلگتا ہوا سوال اپنی جگہ کھڑا ہے کہ آگے کیسے بڑھا جائے۔ یقیناً درد کے کنٹینر زندگی کے راستے سے ہٹانے ہوں گے۔ کیونکہ بہتے ہوئے خون سے قوس قزح تخلیق کرنے کا عمل بہت خوفناک ہوتا ہے۔ زخم زخم ہوتے ہیں گلاب نہیں۔ آگ آگ ہوتی ہے چاندنی نہیں۔ بجھتی ہوئی راکھ، راکھ ہوتی ہے کہکشائوں کا غبار نہیں۔ خدا کےلئے اپنی آتی نسلوں پر رحم فرمایئے۔

میں وزیراعظم نواز شریف کے گرد و نواح میں دیکھتا ہوں تو مجھے عرفان صدیقی اور عطا الحق قاسمی جیسے جہاندیدہ لوگ دکھائی دیتے ہیں جنہیں معلوم ہے کہ ٹکرائو کی سیاست اہل اقتدار کے لئے اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوتی ہے اور پھر جب میں نوازشریف کی موجودہ طرز ِ حکومت پر غور کرتا ہوں تو پریشان ہوجاتا ہوں۔میں مان ہی نہیں سکتا کہ وہ وزیراعظم کو کوئی ایسا مشورہ دے سکتے ہیں جس کے بعد ملک پنجابی فلم میں بدل جائے۔ عمران خان اور وزیراعظم نواز شریف مولا جٹ اور نوری نت بن جائیں۔

میں مشورہ دے سکتا ہوں اور میرا وزیراعظم پاکستان کے لئے مشورہ ہے کہ پلیز ناعاقبت اندیش مشیروں کی صحبت سے باہر نکال آئیے۔ شہیدِ جمہوریت بننے کی کوشش مت کیجئے۔ آصف زرداری کے مشوروں پر نہیں اُس کے نقش ِ قدم پر چلئے۔ دیکھئے اُس نے کس طرح پانچ سال گزار لئے تھے۔ وہ چاہتا تو آپ کے ساتھ وہی سلوک کرسکتا تھا جو آپ نے عمران خان کے ساتھ روا رکھا ہوا ہے۔ اپنے ولن ٹائپ کے وزیروں کی زبانیں بند کرائیے۔ تلاشی دینے کا اعلان کر دیجئے وگرنہ ملک خداداد کی ریل گاڑی کسی وقت بھی کسی ایسی سرنگ میں داخل ہوسکتی ہے جس کا دوسرا سرا بڑی بڑی چٹانوں سے بند کردیا گیا ہو۔

103 — آنسو گیس سے نکلی ہوئی موت

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-103 | ↑ فہرست

آنسو گیس سے نکلی ہوئی موت

====================

آنسو گیس سے نکلی ہوئی موت

منصور آفاق

پاکستان میں احتجاج بھی ستر سال کا ہو چکا ہے ۔پیچھے مڑ کر دیکھیں تو لگتا ہے قوم مسلسل حالتِ احتجاج میں ہے ۔کیوں نہ ہو ۔ جب سے پاکستان بنا ہے اس پر ایک ہی حکومت چلی آرہی ہے ۔ظلم ، جبر اور نا انصافی کی حکومت ۔البتہ چہرے ضرور بدلتے رہے ہیں ۔حکمران آتے رہے ۔ جاتے رہے ۔ احتجاج جاری رہا ۔ لوگ مرتے رہے ۔کبھی لاٹھیاں کبھی کوڑے کبھی گولیاں کھاتے رہے ۔احتجاجی تحریکوں میں شہید ہونے والوں کی ایک طویل فہرست ہے ۔

جمہوریت کےلئے بہت سے لوگوں نے جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو کے جمہوری مارشل لاء میں بھی بہت سے لوگ شہید ہوئے قومی اتحاد کی تحریک میں بہت سے سینے فائروں سے چھلنی ہوئے۔ ضیاءالحق کے مارشل لاء میں شہادتوں کی ایک نئی تاریخ رقم کی گئی۔حتی کہ ذوالفقا رعلی بھٹو تک جمہوریت کےلئے قربان ہوگیا (اللہ تعالیٰ اُس کے درجات بلند کرے)۔ جنرل پرویز مشرف کے دور کے بھی کافی شہیدِ جمہوریت ہیں ۔ صرف کراچی میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی آمد پر ان کی ریلی میں جو دھماکہ کرایا گیا تھااس میں ڈیڑھ سو زائد افرادشہید ہوگئے تھے۔خودبے نظیربھٹو نے بھی جمہوریت کی تگ و دو میں جام ِ شہادت نوش کرلیا ۔پھر جب جمہوریت آئی تو احساس ہوا ہے کہ پاکستانی قوم کچھ باشعور ہوچکی ہے ۔پیپلز پارٹی کےگزشتہ دورمیںکسی احتجاجی تحریک میں شاید کوئی شہید ہوا ہو۔

لاٹھی چارج ، شیلنگ وغیرہ کی نوبت بہت کم آئی ۔تقریباتمام مسائل بیٹھ کر گفت و شنید سے حل ہوئے۔کوئی احتجاجی ریلی نکالی بھی گئی تواس کے جائز مطالبات تسلیم کرلئے گئے ۔حتی کہ جب ڈاکٹر طاہر القادری نے ڈی چوک پر پہلا دھرنا دیا تھا توپیپلز پارٹی کی حکومت کوئی ایک بھی شیل چلائے بغیر انہیں واپس بھیجنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔جب نون لیگ کی حکومت آئی توماحول ویسا تھا ۔ اچانک ایک دن پولیس کی گولیوں سےماڈل ٹائون میں چودہ لوگ شہید ہوگئے 92 افرادزخمی ہوئے۔پلوں کے نیچے اتنا پانی بہہ چکا تھا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اُسی روز پریس کانفرنس کی اور کہا کہ اس قتل عام میں جو بھی ملوث ہوا اسےسخت سزا دی جائے گی ۔یعنی نون لیگ کی حکومت نے اس سانحہ کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا۔اور معاملہ یہاں تک گیاکہ ڈاکٹر طاہر القادری کے احتجاجی دھرنے کےسبب ان چودہ افراد کے قتل کی ایف آئی آر نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف کسی نہ کسی طرح درج کر لی گئی ۔جو ڈرائونے خواب کی طرح فائلوں میں پڑی ہے ۔عمران خان نے ایک سو چھبیس دن دھرنا دیا جس میں لاٹھی چارج بھی ہوا ۔ شیلنگ بھی ہوئی دوچار لوگ شہید بھی ہوئے مگرمجموعی طور پر حکومت نے یہ جرات نہیں کی کہ وہ ایک حد سے بڑھ کر احتجاج کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی کریں اسی سبب نون لیگ کی حکومت نے تین سال کا عرصہ گزار لیا جس کا کسی کو یقین نہیں آتا۔

مگر گزشتہ روز یک دم تاریخ نے اپنے آپ کودہرادیا۔دم بھر میں ماضی آنکھوں کے سامنے رقص کرنے لگا۔صرف اتنا ہوا کہ تحریک انصاف کے کنونشن پر پولیس حملہ آور ہوئی ۔ بھرپورتشدد کیا ۔ خواتین کی بے حرمتی کی ۔انہیں گھسیٹ گھسیٹ کرگاڑیوں میں ڈالا ۔یعنی کارکنوں کو گرفتارکرکے جیلوں میں پہنچا دیا گیا ۔انہی جیلوں میں جہاں کچھ عرصہ پہلےوزیراعظم نواز شریف نے بھی وقت گزارا تھا اور یہ عہد کیاتھا کہ اگر میرے پاس دوبارہ حکومت آئی تو کسی جیل میں کبھی کوئی سیاسی قیدی داخل نہیں ہوسکےگا۔

یہ تو کل کاقصہ تھاآج کا دن کل سے کہیں زیادہ سیاہ فام تھا ۔دہکتے ہوئے سورج کے باوجود ہر طرف تاریکیاں کھلکھلاتی پھرتی تھیں ۔کنٹینروں کی دیواروں سے آدھا راولپنڈی محصور کردیا گیا تھا۔ شیخ رشید کی لال حویلی سیل کردی گئی اور اُس کے گرد و نواح کا علاقہ ایک بڑی اور کھلی ڈلی جیل میں بدل دیا گیا تھا ۔سارا دن وہاں کی سڑکوں پر پُراحتجاج جذبوں اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہی ۔شیخ رشید میڈیا کی گاڑیوں کی چھتوں پر تقریریں کرتا رہااور موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پر بیٹھ کر چھوٹی چھوٹی گلیوں میں گم ہوتا رہا ۔بےشمار کارکن گرفتار کر لئے گئے ۔کہیں بجھے دل سے اور کہیں خوشی سے لاٹھی چارج کیا گیا ۔سفید کپڑوںمیں پولیس والے کارکنوں پر تشدد کرتے رہے۔۔ شیلنگ ہوتی رہی بلکہ اتنی زیادہ ہوئی کہ اس کے دھویں سے ایک نومولود بچی اپنی جان سے چلی گئی ۔انسانی تاریخ میں کسی احتجاجی تحریک کے دوران اللہ کو پیاری ہونے والی یہ سب سے کم عمر بچی تھی یا بچہ تھا۔

عمران خان کوبنی گالہ میں نظر بند کردیا گیا ۔سارا دن بنی گالہ کی سڑکوں پرتحریک انصاف کے متوالوں اور پولیس کے درمیان ایک آویزش ِ نامکمل برپا رہی ۔میں کل برطانیہ سے اسلام آباد پہنچا ہوں۔سو مجھے یہ سارے مناظر اپنی آنکھوں سے دیکھنے پڑے۔ میں نے 77 میں قومی اتحاد تحریک بھی دیکھی تھی ۔اس کے بعد تقریباً تمام احتجاجی تحریکیں میری زندگی کا حصہ ہیں ۔میں نے ایک سو چھبیس دن کا عمران خان کا دھرنا بھی دیکھاتھا مگر میں نے آج اور کل میں جومناظر دیکھے تومجھے یقین آگیا کہ آخر کارعمران خان کامیاب ہوگیا ہے ۔ٹیلی وژن کے چینلوں پرنون لیگ کے وزیروں کے منہ سے نکلتی ہوئی آگ دیکھ کر خیال آیا کہ دو نومبر کا دن آنے میں ابھی کچھ دن رہتے ہیں مگر وہ شروع ہوگیا ہے ۔میں نے دو نومبر کی صبح ستائیس اکتوبر کی شام کو تحریک انصاف کنونشن میں طلوع ہوتی ہوئی دیکھی ۔وہ احتجاج جو صرف اسلام آباد ہونا تھا اسے پورے ملک پر محیط ہوتے ہوئے دیکھا ۔

نون لیگ کے کئی سمجھدار لوگوں کو اس سارے عمل پر ملول اور افسردہ بھی دیکھا ۔ایک وفاقی وزیر کی سطح کی بزرگ شخصیت کے منہ سے یہ جملہ بھی سنا کہ میں اس طریق کار کو درست نہیں سمجھتا۔ سمجھدار لوگ جانتے ہیں کہ انسانی تاریخ میں ایسے اعمال حکومتوں کے خاتمےکا سبب بنا کرتے ہیں ۔خود میری سمجھ میں ابھی تک یہ بات نہیں آرہی کہ وزیر اعظم نواز شریف نےتحریک انصاف کے احتجاج کو کچلنے کے احکام کیسے صادر کر دئیے ہیں ۔ پچھلے دھرنے کے دنوں میں جب تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن مسلسل آگے بڑھ رہے تھےاور نواز شریف سےانہیں روکنے کےلئے طاقت کے استعمال کی اجازت مانگی جارہی تھی تو وہ بار بار انکارکر رہے تھے ۔بار بار اصرار کیا جارہا تھا۔تو انہوں نے پوچھا کہ ’’ان کے آگےآجانے سےکیا ہوگا ‘‘اصرار کرنے والوں نے کہا ’’اگر اسی طرح انہیں آنے دیا گیا تو وہ وزیر اعظم ہائوس تک پہنچ جائیں گے ‘‘ نواز شریف کہنے لگے ’’تو پھر کیا ہوگا ۔یہی نا کہ یہاں آکر میری اس کرسی پر بیٹھ جائیں گے جس پر اس وقت میں بیٹھا ہوں تو پھر بھی کوئی قیامت نہیں آئے گی ‘‘۔ اُس وقت بھی احتجاج کرنے والے ایک حد سے آگے نہیں گئے تھے۔قومی اسمبلی کے لان پر قبضہ کرلیا تھا مگر عمارت کے دروازوں پر کوئی پتھر تو کجا دستک بھی نہیں پھینکی تھی ۔یقینا دو نومبر کا احتجاج بھی پُرامن ہونا تھا مگر وزیر اعظم نواز شریف کے وہی اصرار کرنے والے اس مرتبہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں۔اور پورے ملک میں ایک احتجاجی تحریک شروع ہوگئی ہے۔ویسی ہی تحریک جو ہمیشہ حکومتوں کے خاتمہ کا سبب بنتی چلی آئی ہے ۔

104 — بچوں کے لہو سے لتھڑا ہوا دسمبر

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-104 | ↑ فہرست

بچوں کے لہو سے لتھڑا ہوا دسمبر

====================

بچوں کے لہو سے لتھڑا ہوا دسمبر

منصورآفاق

دسمبر کی یخ بستہ دھوپ ہمیں موت کی تلخی دے گئی۔آج کے دن یعنی سولہ دسمبر کوتاریخ انسانی کا دوسرا بڑابچوں کے قتل کا سفاک واقعہ پشاور کے ایک اسکول میں لکھا گیا۔یعنی یہ بھی کوئی فرعون کی نسل کے لوگ تھے ۔دسمبر کا مہینہ ہم پر ہمیشہ بہت بھاری رہا ہے ۔اسی مہینے دشمنوں نے پاکستان کو دو لخت کیا تھا۔اسی مہینے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت ہوئی تھی ۔یعنی زندگی کی نوید دینے والی ساعتیں اسی ماہ میں قتل کی گئیں۔اسی مہینے اس ٹہنی کو کاٹ دیا گیا جس پر پھول کھلنے والے تھے، اسی مہینے ہمیشہ درختوں کے ہاتھ خالی ہو جاتے ہیں، موسموں کو روشنی اور خوشبو دینے والی رت کوگلشن نکالا دے دیا جاتا ہے،یہی وہ مہینہ ہے جب رستے میں بہارلٹ جاتی ہے ،اسی مہینے گلابوں کی سرخ پتیوں سے لہو کی بوندیں ٹپکیں،وہ جہاں ہنگامہ بہاراںبپا ہونے والا تھا وہاں نوحہ غم گونج اٹھا۔آنسوئوں کے میلے لگے ، آہوں کے آتش فشانوں کے دہانے کھل گئے ،گلی گلی میں درد کی انجمن آباد ہے ،برباد دلوں کے شہر وں سے بین کرنے کی آوازیںآئیں ، قریہ دل میں شور برپا ہوا۔ کوئی ظلم کابھونچال آیا ، زمین میں دراڑیں پڑیں ، سڑکوں سے درد کا دھواں اٹھا۔ گھر جلے ،مسافتوں کو مٹھی میں لینے والی گاڑیوں سے آگ نکلی ۔مسافر گاہیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو ئیں ،علم و حکمت کے دروازوں پر تالے لگا دئیے گئے ،ہر طرف درد پھیلا، دکھوں کا دائرہ بڑھا، سوگ کھل اٹھے ، آنسو جاری ہوئے ، آہیں نکلیں ،بین ہوئے ، چیخیں جاگیں،کراہوں کی بزم آباد ہوئی ،زندگی کی گہما گہمی موت کی ویرانیوں میں کھو گئی۔ لیلیٰ ٔوطن پر وار ہوئے۔روشنیوںکی اس زنجیر کو توڑا گیا جس میں حلقہ در حلقہ ہم سب جڑے ہوئے ہیں اوربقول ساقی فاروقی روشنی یہ کہہ کر ہم سے روٹھ گئی ۔

یہ کہہ کے ہمیں چھوڑ گئی روشنی اک رات

تم اپنے چراغوں کی حفاظت نہیں کرتے

ہاں کئی چراغ بجھادئیے گئے۔ نور کی تنویر اندھیروں میں اتار دی گئی ۔داغِ فراقِ صحبتِ شب کی جلی ہوئی ۔۔ آخری شمع بھی خاموش ہوگئی ۔وہ جو کہہ گیا ہے کہ قتل گاہوں سے چن کر ہمارے علم اور نکلیں گے عشاق کے قافلے۔۔کوئی اس سے پوچھے کہ ابھی اور کتنی قتل گاہیں آباد ہونی ہیں۔رات کو ابھی اور چراغوں کا کتنا خون چاہئے۔اور ابھی کتنی طویل ہے یہ رات۔۔میں جب پیدا ہوا تھا تو اس وقت بھی یہی رات تھی اور میرے دیس کی قتل گاہوں سے سروں کی مشعلیں چن چن کر آگے بڑھ رہے تھے۔وہی رات ابھی تک ایک تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔ قربان گاہ کی پیاس بجھتی ہی نہیںہے۔ جانے میری بستی سے کونسی خطا ہوئی ہے۔ظلم کی اندھی بہری رات نے اس کی ایک ایک گلی ، ایک ایک چوک ، ایک ایک موڑ کواس طرح اپنے پنجوں میں جکڑ رکھا ہے کہ رہائی کی کوئی صورت ہی دکھائی نہیں دیتی۔ہر طرف کیوں دسمبر کی ہولناک اور سفاکی پھیلی ہوئی ہے۔کیوں مجھے اسی مہینے یوں لگا جیسے’’کسی ذبح خانے کے آس پاس کہیں زندگانی مقیم ہے ۔۔۔مجھے آئے اپنی ہر ایک شے سے لہو کی بو ۔۔بڑی تیز تیز۔۔بڑی متلی خیز۔۔کئی پرفیوم کی بوتلیں۔۔میں چھڑک چکا ہوں لباس پر۔۔اسی گرم خون کی مشک پر اسی سرد ماس کی باس پر۔۔۔کسی ذبح خانے کے آس پاس۔۔۔کئی بار دھویا ہے ہاتھ کو۔۔۔کئی بار مانجھافلیٹ کی میں نے ایک ایک پلیٹ کو۔۔مجھے آئے ذائقہ خون کا۔۔۔مجھے آئے ایک سرانڈ سی۔۔۔مجھے کچا ماس دکھائی دے۔۔۔کہیں ہاتھ پائوں سڑے ہوئے ۔۔۔کہیں گولیوں کے گلاب سے نئی چھاتیوں میں گڑے ہوئے۔۔۔کہیں گردِناف کے پارچے مرے ناشتے میں پڑے ہوئے۔۔۔کسی ذبح خانے کے آس پاس ۔۔۔۔‘‘

بے شک سانحہ پشاور کے قاتلوں کو پھانسیوں پر لٹکا دیا گیا مگر مجھے بہت افسوس سے یہ کہنا پڑرہاہے کہ ابھی تک ہم اس ’’سوچ‘‘کواپنے انجام سےہمکنار نہیں کرسکے ۔جو ہمارے بچوں کو قتل کرنے کے درپے ہے ۔ابھی تک دہشت گردبھی موجود ہیں ان کے ہمدرد بھی موجود ہیں اور سہولت کار بھی۔چند دن پہلے میرے اعزاز میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک تقریب ہوئی اور اس میں مشاعرہ بھی ہوا۔میں وہاں یہ دیکھ کر پریشان ہوگیا کہ وہاںتین شاعر ایسے تھے جن کی شاعری میں دہشت گردوں کیلئے ہمدردی موجود تھی۔یعنی وہ شاعری انہی نظریات کا پرچار کررہی تھی جس کے تحت شہید ہم یعنی ہمارے فوجی نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں۔بچوں کے قاتلوں کو شہید قرار دینے والی سوچ کا خاتمہ کب ہوگا ۔میں نے یہ سوال تقریب کے میزبان ادریس آزاد سے کیا تو اس نے کہاکہ ہم نے انتہا پسندوں کو اپنے درمیان سے نکالنے کیلئے کچھ کیا ہی نہیں۔ہم صرف اُنہی پر بم برسا رہے ہیں جن کے ہاتھوں میں بندوقیں ہیں ۔ہم اس سوچ سے ابھی تک ہم کلام ہی نہیں ہوئے جو لوگوں کے ہاتھوں میں بندوقیں دے رہی ہے۔

بے شک وہ چند مذہبی مراکز جہاں سے سفاکیت جنم لے رہی ہے ۔جہاں بے گناہوں کا قتل بھی ثواب کا درجہ رکھتا ہے ۔جہاں سے خودکش حملہ آور سیدھے جنت میں داخل ہوتے ہیں ۔جہاں صرف وہی مسلمان بلکہ انسان ہے جو ان کا ہم عقیدہ ہو۔ہم ابھی ان مراکز میں داخل نہیں ہوئے ہم نے وہاں پڑھانے والوں اور پڑھنے والوں سے کوئی مکالمہ نہیں کیا ۔ ہم ابھی طالبان اور داعش کے جسموں پر گولیاں برسا رہے ہیں ہم نے ان کے دماغوں سے بات نہیں کی ۔ان سے مسلسل صرف ِنظر کرنے کی حکومتی پالیسی میری سمجھ میں نہیں آرہی۔ آخرہم وہ نرسریاں بند کیوں نہیں کررہے جہاں سے بار بار اعلان ہورہا ہے کہ دنیا بھر کے 80فیصد مسلمان واجب القتل ہیں۔

105 — دمادم مست قلندر

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-105 | ↑ فہرست

دمادم مست قلندر

====================

دمادم مست قلندر

منصور آفاق

بلاول بھٹو نے کچھ عرصہ پہلے ستمبر میں ’’دمادم مست قلندر‘‘کا اعلان کیا تھا۔اب ستائیس دسمبر کو دمادم مست قلندرکاوقت مقررکیا ہے ۔پتہ نہیں بلاول بھٹو ’’دمادم مست قلندر‘‘ کسے کہتے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی سندھ کے لوگ عمران خان کے اسلام آباد میں’’ دمادم مست قلندر‘‘کو مسلسل غیر آئینی کہے جا رہے ہیں ۔ممکن ہے بلاول بھٹو کا دمادم مست قلندر آئینی ہو ۔73 کے آئین میں کوئی ایسی شق موجود ہو۔نہیں بھی ہوگی انہیں کچھ فرق نہیں پڑتا۔ بڑے بڑے ماہرین ِآئین ان کے مشیر ہیں وہ آئین سے کچھ بھی نکال سکتے ہیں ۔جہاں تک میرا ذاتی خیال ہے بلاول بھٹو کو’’ دمادم مست قلندر ‘‘کی سعادت مشکل سے ہی نصیب ہوگی ۔لگتا ہےدو نومبر کو کچھ ہورہا ہے ۔اس سے بڑا’’ دمادم ‘‘شاید ہی پاکستان کی تاریخ میں کبھی ممکن ہوسکے ۔ اور اب تو ڈاکٹر طاہر القادری کا بھی اس احتجاج میں شرکت کا امکان ہے۔صرف میری نہیں سینکڑوں لوگوں کی نینداڑ گئی ہے ۔

میں پہلے بھی سو نہیں پارہا تھا کیونکہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی خبریں سینہ چھلنی کر چکی تھیں ۔یہ بھی بدقسمتی ہے موجودہ حکومت کی کہ جب اُس کے خلاف کوئی تحریک شروع ہوتی ہے تو کہیں نہ کہیں دہشت گردی کا حملہ ہوجاتا ہے یا بھارت بائونڈری لائن پرفائرنگ شروع کردیتا ہے۔جس کی وجہ سے حکومت کی پوزیشن عوام میں کچھ اور خراب ہوجاتی ہے۔پچھلے دنوں جو ایک انگریزی اخبار کو غلط خبر فیڈ کی گئی اس کابھارت کو غیر محسوس انداز میں فائدہ پہنچاتھا۔لگتا ہے اس وقت شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کےلئے پنجاب میں رینجرز کی آمد بہت ضروری ہے۔وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف فوری طورپرینجرزکوپنجاب میں بلا لیں وگرنہ نومبرکے مہینے میں توپنجاب میں کارروائی ہر صورت میں ہونی ہے ۔

دو نو مبر کے دمادم مست قلندر کوروکنا موجودہ حکومت کےلئے تقریباًناممکن ہو چکاہے۔بے شک حکومت نے امن وامان کیلئے فوج کوبلالیا ہے مگرنون لیگ کے رہنما کسی تیسری طاقت کا بدستور ذکر کرتے آرہے ہیں ۔ اُسی کو امپائر کی انگلی کہہ رہے ہیں حیرت ہے کہ پھر اپنی رکھوالی کےلئے انہی کو بلاتے ہیں ۔تاثر ہے کہ جلسے جلوسوں میںاسٹیبلشمنٹ سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص بھی اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلا سکتا۔77 کی تحریک میں اسٹیبلشمنٹ نے ذوالفقار علی بھٹو کا حکم ماننے سے انکار کردیا ابھی پچھلے دنوں ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کے دھرنے کے خلاف بہت سے پولیس افسران نے کارروائی کرنے سے انکار کیا تھا۔سو اسلام آباد کی پولیس سے ایسی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ اپنے عزیزوں رشتہ داروں پر فائرنگ شروع کردے ۔یقیناََ پنجاب پولیس بھی حکومت کا کوئی غیرقانونی حکم نہیں مانے گی ہاں اگر پنجاب پولیس کی وردی میں کچھ غنڈے یا دہشت گردکوئی ایسی کارروائی کرجائیں تو کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

جنرل راحیل شریف نے قوم کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمہ کا وعدہ کیا ہوا ہے سو دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے بغیر ان کے جانےکے کسی امکان کوزیادہ تر لوگ تسلیم کرنے کےلئے تیار نہیں ہیں ۔دو نومبر کے دھرنے میں لوگوں کی ایک بڑی اکثریت کی خواہش ہوگی کہ کسی طرح جنرل راحیل شریف پردبائو ڈالا جائے کہ وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیں ۔دو نومبر کے دھرنے کےلئے اسلام آباد فوج بلائی گئی ہے۔بڑی سطح پر گرفتاریوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔یہ فیصلہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ دونوں نے کیا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کون کس کو گرفتار کرتا ہے ۔عین ممکن ہے عمران خان کو گرفتار کرنے والے کچھ وزیر خود گرفتار ہوجائیں ۔کچھ نیشنل سیکورٹی کی خبر کے سلسلے میں اور کچھ انتہا پسندوں سے تعلقات کی بنیاد پر ۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے قومی سلامتی کے اجلاس میں دو وزرائے اعلیٰ کی موجودگی کی طرف انگلی اٹھائی ہے ۔وہ شاید چاہتے ہیں کہ اس خبر کے سلسلے میں کسی وزیر اعلیٰ کو بھی گرفتار کیا جائے ۔انہوں نے یہ بھی کہا ہےکہ ’’یہ قوتیں چاہتی ہیں کہ ملک میں دوبارہ دہشت گردی کا آغاز ہوجائے ۔‘‘ان کے کہنے کے چند گھنٹوں بعد کوئٹہ میں دہشت گردی کا سوئچ آن ہوگیا ۔اللہ کرم کرے۔دوسری طرف ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد کا امکان ہے جو قصاص مانگتے ہیں۔اور مانگتے بھی اسٹیبلشمنٹ سے ہیں کہ انہوں نے وعدہ کیا تھا ۔

اگرچہ عمران خان کا دھرنا نومبر کے مہینہ میں ہے مگر وزیر اطلاعات پرویز رشید کے نزدیک حکومت کےلئے اکتوبر کا مہینہ بہت بھاری ہے ابھی اس مہینے میں صرف تین دن باقی ہیں مگر وہ کہتے ہیں کہ ’’اس وقت اکتوبر کا مہینہ چل رہا ہے۔اکتوبر کا مہینہ پاکستانی وزرائے اعظم کے خلاف محلاتی سازشوں کا مہینہ ہے۔لیاقت علی خان کو اسی مہینے قتل کیا گیاتھا۔ اکتوبر 1991وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سازش کی گئی تھی۔سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قافلے پر بھی اکتوبر2007 میں قاتلانہ حملہ ہواتھا۔اس وقت اکتوبر 2016چل رہا ہے اور سازشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔‘‘

تحریک انصاف کا اس سلسلے میں نقطہ نظر تھوڑا سا مختلف ہے ۔ اس کے لوگ کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے احتجاج کو سازش قرار دیناقطعاً درست نہیں ہے۔

تحریک انصاف موجودہ حکومت کے خلاف جو کچھ کر رہی ہے ۔سرعام کر رہی ہے ۔چھپ کر کچھ نہیں کررہی ۔ تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ نواز شریف کے اقتدار کا خاتمہ ہونا چاہئے تواس میں سازش کہاں سے آئی۔تحریک انصاف اس مقصدکیلئے دو نومبر کو دسلاکھ لوگ اسلام آباد میں جمع کررہی ہے اور وہ لوگ اس وقت تک اسلام آباد بند رکھیں گے جب تک نوازحکومت کا خاتمہ نہیں ہوجاتا یا نوازشریف اپنے آپ کو خود احتساب کےلئے پیش نہیں کردیتے ۔تحریک انصاف کے لوگوں کا خیال ہے کہ سازشیں وہ لوگ کرتے ہیں جو اعلانیہ کچھ نہ کرسکیں اور تحریک انصاف اعلانیہ نواز حکومت کےخاتمہ کی تحریک چلا سکتی ہے اور چلارہی ہے۔لگتا ہےدو نومبر کو واقعی دما دم مست قلندر ہوگا۔

106 — یکم نومبر سے دو نومبر تک

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-106 | ↑ فہرست

یکم نومبر سے دو نومبر تک

====================

یکم نومبر سے دو نومبر تک

منصور آفاق

دفاعِ پاکستان کونسل کے ایک وفد نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور انہوں نے مذہبی شخصیات کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بحال کرنے کے حکم جاری کردئیے ہیں۔یہ تمام پاسپورٹ اور شناختی کارڈ شدت پسندوںکی حمایت کرنے کی بنا پر منسوخ کئے گئے تھے ۔وزیر داخلہ سے ملاقات کرنے والے وفد میںکالعدم مذہبی جماعت اہل سنت و الجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی بھی شامل تھے۔ جن پر ایک طویل عرصے سے اسلام آباد میں داخل ہونے پر پابندی ہے ۔اُس وفد میں حرکت المجاہدین کے بانی اور جہادی رہنما فضل الرحمان خلیل بھی شریک تھےجن کا نام امریکہ نے عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہواہے۔دفاع پاکستان کونسل 28 اکتوبرکو اسلام آباد میں ایک بڑے جلسہ کا انعقاد کر رہی ہے۔اُسی روزشیخ رشید حکومت کے خلاف راولپنڈی میں وارم اپ جلسہ کررہے ہیں۔جس میں عمران خان بھی شریک ہوں گے۔ دفاع پاکستان کونسل اور حکومت میں کیا معاملات طے ہوئے ہیں ۔اس کی وضا حت کہیں نہیں دکھائی دیتی۔یہ بات توطے ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ کسی طرح بھی دونومبرکا دھرنا روکا جائے ۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ دفاع پاکستان کونسل کے لوگ عمران خان کی حمایت میں باہر نکل رہے ہیں۔اُنہی لوگوں کا یہ خیال بھی ہے کہ عمران خان کا دو نومبر کا دھرنا مارشل لاکا راستہ ہموار کرنے کےلئے ہے ۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ دفاع پاکستان کونسل میں شامل تمام تنظیمیں و ہ ہیں جو افغان طالبان کی حمایت کرتی ہیں اور پاکستانی طالبان کےلئے ہمدردی کا جذبہ رکھتی ہیں ۔فوج کا کردار ان کےلئے بہت زیادہ تکلیف دہ ہے ۔ ضرب عضب سے متعلق ان کے خیال سے پوری قوم واقف ہے ۔سو دفاع پاکستان کونسل کیسے اس بات کو پسند کر سکتی ہے کہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ اور زیادہ با اختیار ہو۔وزیرستان کی مکمل صفائی کے بعداب دفاع پاکستان کونسل کی زیادہ طاقت پنجاب میں ہی رہ گئی ہے اور یہ بھی ایک سلگتا ہوا سچ ہے کہ پنجاب حکومت ،پنجاب میں رینجرز کی آمد کی سخت مخالف ہے ۔پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے بیانات سب کے سامنے ہیں۔ شاید اسی وجہ سے افواج پاکستان ابھی تک پنجاب میں دہشت گردی اور دہشت گردی سے جڑی ہوئی کرپشن کے خلاف بھرپور کارروائی نہیں کرسکی ۔

دوسری طرف تحریک انصاف اس بات پر بھی پوری سنجیدگی سے غور کررہی ہے کہ کہیں دو نومبر کے دھرنے میں مسلح افراد کو شامل کرکےخونریزی کرانے کاکوئی منصوبہ کامیاب نہ ہوجائے ۔تحریک انصاف کی اطلاعات کے مطابق کچھ لوگ پولیس کی وردیوں میں نہتے احتجاجیوں پر فائرنگ کرسکتے ہیں اورجواباً کچھ لوگ پولیس کے اصل سپاہیوں پر فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کر سکتے ہیں ۔اس بات پر بھی غور کیا جارہا ہے کہ جس طرح کہا جاتا ہے کہ ماڈل ٹائون میں چودہ لوگوں کو شہید کرنے والی 92 معصوموں کو زخمی کرنے والی پولیس میں کچھ دہشت گردایسے بھی تھے جنہوں نے پولیس کی وردیاں پہنی ہوئی تھیں۔کہیں ویسی ہی کسی کارروائی کا تحریک انصاف کو سامنا نہ کرنا پڑ جائے ۔یہ پلان بھی ترتیب دیا جارہا ہے کہ اگر حکومت دھرنے کو روکنے کی کوشش کرے تو دھرنا صرف اسلام آباد تک محدود نہ رہے بلکہ پورے ملک میں پھیل جائے۔اس سلسلے میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ جہاں جہاں کسی جلوس کوروکنے کی کوشش کی جائے ۔لوگوں کو چاہئے کہ وہیں بیٹھ جائیں اور اسی روڈ کو بلاک کردیں ۔اگر پولیس ایک جگہ سے ہٹانے میں کامیاب ہوجائے تو دوسری جگہ جاکر بیٹھا جائے۔اسلام آباد اور راولپنڈی کی سڑکیں تو خود اِنہی شہروں میں رہنے والے بلاک کریں گے ۔کئی لوگ اپنے گھروں کے باہر سے گزرنے والی سڑکوں کو بند کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں ۔سڑکوں پر ہی کھانے پکائے جائیں گے ۔اور وہیں بیٹھ کر کھانے کھائے بھی جائیں گے ۔بلکہ سڑکوں پر دعوتوں کےاہتمام کا بھی سوچا جارہا ہے ۔جن میں میوزک کے طور پر پی ٹی آئی کے ترانے پوری آواز سے بجائے جائیں گے ۔لوگ اپنی گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کر کے خود گاڑیوں کے پہیوں سے ہوا نکال دیں گے ۔بلکہ کچھ نوجوان ایسی گاڑیوں کی تلاش میں بھی ہیں جن کے پہیے اتار کر انہیں رستوں پر کھڑا کردیا جائے ۔پہلے راستے پولیس بند کیا کرتی تھی کنٹینر لگا کر ۔اس مرتبہ راستے تحریک انصاف کے کارکن بند کریں گے ۔ایک امکان یہ بھی پیدا ہوچکا ہے کہ ممکن ہے سپریم کورٹ اس دھرنے سے پہلے کوئی ایسا فیصلہ دے دے۔

جس کی بدولت تحریک انصاف کو اپنادھرنا منسوخ کرنا پڑ جائے ۔ سپریم کورٹ نے پاناما کیس سے متعلق کارروائی کےلئے پانچ نومبر کی تاریخ تبدیل کرکے یکم نومبر کردی ہے۔یعنی سپریم کورٹ کو پوری طرح دو نومبر کی اہمیت کا احساس ہے۔ اس کیس میں کوئی لمبی چوڑی تحقیق و تفتیش کا تو معاملہ ہےہی نہیں۔ شریف فیملی کے افراد کے ویڈیوزعدالت کو پیش کر دئیے گئے ہیں جس میں اُنہوں نے مختلف ادوار میں لندن میں پراپرٹیز خریدنے کا اقرار کیا ہے ۔وہ جائیدادجس دولت سے خریدی گئی وہ کہاں سے آتی تھی اگرچہ یہ سوال بحث طلب ہے مگر سپریم کورٹ تو صرف اس بات پر بھی فیصلہ سنا سکتی ہے کہ شریف فیملی نے اپنے یہ اثاثے پچھلے کئی انتخابات کے دوران کہیں بھی ڈکلیئر نہیں کئےجن کے ہونے کا وہ ویڈیوز میں اقرار کر رہے ہیں ۔اس بات کا امکان بھی ہے کہ جن ٹی او آرز پر اپورزیشن جوڈیشل کمیشن بنوانا چاہتی ہے ۔یکم نومبر کو سپریم کورٹ اُنہی ٹی او آرز پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دے۔یعنی عمران خان کے لفظوں میں ’’تلاشی ‘‘ کا عمل شروع کرادے۔

دوسری طرف اسٹیبلشمنٹ ایک غلط خبر فیڈ کرنے پر وزیراعظم ہائوس سےسخت ناراض ہے اور خودمتعلقہ لوگوں کے خلاف کارروائی کرنا چاہ رہی ہے۔اس سلسلے میں کچھ اداروں کو خصوصی اختیارات بھی دے دئیے گئے ہیں ۔ کالعدم تنظیموں کے لیڈروں کے پاسپورٹس کی بحالی بھی ضرب عضب میں مصروف فوج کےلئے تکلیف دہ بات ہے۔یہ بات بھی پسند کی نظر سے نہیں دیکھی جا رہی ہے کہ عمران خان کے دھرنے کو پھراسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔اس بات کو بھی اچھی نظر سے نہیں دیکھا جارہا کہ خورشید شاہ کچھ حکومتی ارکان کے کہنے پرحکومت سے سوال کر رہے ہیں کہ ابھی تک حکومت نے نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کیوں نہیں کیا۔

107 — ایک تخیلاتی کالم

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-107 | ↑ فہرست

ایک تخیلاتی کالم

====================

ایک تخیلاتی کالم

منصور آفاق

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے تقریر کرتے ہوئے فرمایا ’’تیس اکتوبر کو عمران خان اسلام آباد بند نہیں کر اسکیں گے وہ تیس اکتوبر کو اسلام آباد نہیں کہیں اور ہونگے‘‘۔ مستقبل کی درست ترین پیش گوئیاں کرنے والے نجم سیٹھی نے بھی کہہ دیا ہے کہ عمران خان کو دو نومبر سے پہلے گرفتار کر لیا جائے گا۔ عوام کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے کے لئے اسلام آباد پولیس کی ٹریننگ شروع ہوچکی ہے۔ اسلام آباد پولیس لائن میں سینکڑوں ملازمین کی مسلسل مشقیں بتلارہی ہیں کہ حکومت اتنی آسانی سےاسلام آباد بند نہیں ہونے دے گی۔

عمران خان کی گرفتاری کے متعلق ہونے والی ایک امکانی میٹنگ کا احوال درج کرتا ہوں۔

پہلی آواز ’’دو نومبر کو دھرنے کا اعلان کیا گیاہے تم لوگوں نے دو دن پہلے عمران خان کو گرفتار کرلینا ہے۔‘‘

دوسری آواز ’’اگر انہوں نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا؟‘‘

پہلی آواز۔ ’’تم نے باقاعدہ وارنٹ گرفتاری ساتھ لے کر جانے ہیں۔‘‘

تیسری آواز۔ ’’اگر عدالت نےوارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے انکار کردیا؟‘‘

پہلی آواز۔ ’’اس کی تم فکر نہ کرو وہ جاری ہوجائیں گے۔ میں اس کا بندوبست کردوں گا۔‘‘

دوسری آواز۔ اگر عمران خان نتھیاگلی میں ہوئے؟‘‘

پہلی آواز۔ ’’کیا نتھیا گلی پاکستان سے باہر ہے۔‘‘

چوتھی آواز۔ ’’جی وہ صوبہ پختونخوا میں ہے۔ اُس صوبے کی پولیس ہمیں ان کے قریب نہیں جانے دے گی۔‘‘

پہلی آواز۔ ’’ وہ اسلام آباد بھی تو آئیں گے۔ وہیں بیٹھے تو نہیں رہیں گے۔‘‘

تیسری آواز۔ ’’اسلام آباد آتے ہوئے صرف اسلام آباد پولیس کی پروٹوکول کی گاڑیاں ان کے ساتھ نہیں ہوں گی۔ صوبہ پختونخوا کے وزیراعلیٰ بھی ان کے ساتھ ہوں گے یعنی وزیراعلیٰ کی پروٹوکول کی گاڑیاں بھی ان کے ساتھ ہوں گی ان کی موجودگی میں ہم کیسے انہیں گرفتار کریں گے؟‘‘

پہلی آواز۔ ’’رات کے وقت انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے بنی گالہ سے۔‘‘

دوسری آواز۔ وہاں سے گرفتار کرنا تو بالکل ہی ناممکن ہے سر۔ا ٓپ نے ان کا گھر تو دیکھا ہے وہ پہاڑی پر ہے اور ایک راستہ ہے اندر جانے کا جہاں خیبر پختونخوا کی پولیس بھی ہوگی۔ ان کے اپنے کمانڈو بھی ہوں گے پھر تحریک انصاف کے کارکن کا بھی ایک بڑی تعداد میں وہاں موجود ہونے کا امکان ہے۔ ایسی صورت میں ہم کیسے گرفتار کریں گے؟‘‘

پہلی آواز۔ ’’یہ سوچنا تمہارا کام ہے انہیں کیسے گرفتار کرنا ہے۔ اسے تم حکومت کی طرف سے آرڈر سمجھو کہ انہیں دھرنے سے دو دن پہلے گرفتار کرلیا جائے۔‘‘

دوسری آواز۔ ’’سر اگر اس عمل میں پختونخوا کی پولیس کے ساتھ کوئی جھڑپ ہوجائے تو.....؟‘‘

پہلی آواز۔ ’’ہوجانے دو۔‘‘

دوسری آواز۔ ’’اگر وزیراعلیٰ پختونخوا راہ میں رکاوٹ بنیں تو انہیں گرفتار کرلیا جائے؟‘‘

پہلی آواز ۔’’قانون کے راستے میں جو بھی آئے گا قانون اپنی کارروائی کرے گا۔‘‘

تیسری آواز۔ ’’سر میرا مشورہ ہے عمران خان کی گرفتاری کے علاوہ کچھ سوچیں۔‘‘

پہلی آواز ۔ ’’کیوں؟‘‘

تیسری آواز۔ ’’سر آپ نےفرانسیسی صدر ڈیگال کا نام سنا ہوا ہے۔‘‘

پہلی آواز ۔’’عمران خان کی گرفتاری سے اُس کا کیا تعلق؟‘‘

تیسری آواز۔ ’’سر جب اسے مشورہ دیا گیا تھا کہ سارتر کو گرفتار کرلیا جائے تو اس نے کہا تھا ۔ سارتر کو کون گرفتار کر سکتا ہے۔ سارتر تو فرانس ہے۔ اسی طرح عمران خان کو بھی گرفتار کرنا مشکل کام ہے کیونکہ لوگ کہتے ہیں عمران خان تو پاکستان ہے۔‘‘

پہلی آواز۔ ’’تمہارا تعلق لگتا ہے پی ٹی آئی سے ہے۔ تمہیں ملازمت چھوڑ کر سیاست میں آجانا چاہئے۔‘‘

دوسری آواز۔ ’’سر انہوں نے کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں عمران خان پاکستان ہے۔ ان کا اپنا یہ خیال نہیں ہے یہ توا ٓپ کی حکومت کے وفادار آفیسر ہیں۔ چونکہ ہم سب آپ کے وفادار ہیں اس لئے کھل کر ہر بات بتارہے ہیں۔‘‘

پہلی آواز ’’تو تمہارا کیا خیال ہے ہم اسلام آباد کو بند ہونے دیں۔‘‘

دوسری آواز ۔ ’’قطعاً نہیں سر۔ لیکن یہ سیاسی مسئلہ ہے اور اس کا سیاسی حل بھی نکالا جا سکتا ہے۔‘‘

پہلی آواز۔ ’’کیا اسلام آباد کو بند کرنا غیرقانونی نہیں؟‘‘

دوسری آواز۔ ’’سر غیر قانونی ہے مگر قانون فرد کےلئے ہوتا ہےاجتماع کےلئے نہیں۔ اگر کوئی ایک شخص کسی گاڑی کو روکتا ہے تو اسے کسی نہ کسی دفعہ کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے لیکن اگر دس ہزار لوگ کسی سڑک پر کھڑے ہوجائیں گے اور کہیں کہ یہاں سے گاڑی نہیں گزر سکتی تو پھر ان سے مذاکرات کرنے پڑتے ہیں کہ آپ لوگوں کا مسئلہ کیا ہے۔ اس معاملہ کا پھر قانونی نہیں سیاسی حل نکالنا پڑتا ہے۔‘‘

پہلی آواز۔ ’’اس کا مطلب یہ ہوا کہ تم لوگ حکومت کے احکامات ماننے سے انکار کر رہے ہو۔‘‘

دوسری آواز۔ ’’حضور میڈیا آزاد ہوچکا ہے۔ ایک ایک لاٹھی اور ایک ایک آنسو گیس کے شیل کا ہمیں حساب دینا پڑجاتا ہے۔ اب یہ ممکن نہیں رہا کہ لوگوں پر تشدد کیا جاسکے۔ اب گولی لاٹھی کی سرکار والا دور نہیں رہا۔ اب آپ کو کچھ اور سوچنا پڑے گا۔‘‘

پہلی آواز دوسری آواز سے مخاطب ہوکر۔ ’’آپ فوری طور پر چارج چھوڑ دیجئے۔ ہمیں آپ کی سروسز نہیں چاہئیں۔‘‘

دوسری آواز۔ ’’شکریہ سر ۔ آپ نے میرے سر سے ایک بڑا بوجھ اتار دیا ہے۔‘‘

تیسری آواز۔’’ سر وہ آفیسر جو آپ کے کہنے پر عمران خان گرفتار کرنے کی کوشش کرے گا۔ وہ آپ کا دوست نہیں ہوگا بلکہ اسے اپنا دشمن سمجھئے۔‘‘

پہلی آواز۔ ’’کیامطلب ہے تمہارا‘‘

تیسری آواز۔ ’’ممکن ہے آپ عمران خان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوجائیں مگر اس کے بعد آپ کی حکومت کا دورانیہ گھنٹوں پر مشتمل ہوجائے گا۔‘‘

پہلی آواز۔ ’’اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہمارا اندازہ درست ہے کہ عمران خان کے پیچھے کوئی اور طاقت موجود ہے۔‘‘

تیسری آواز۔ ’’بالکل موجود ہے۔‘‘

دوسری آواز۔ ’’جی اس طاقت کو عوام کہتے ہیں‘‘.....

masoor afaq

108 — لیک سے فیڈ تک

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-108 | ↑ فہرست

لیک سے فیڈ تک

====================

لیک سے فیڈ تک

منصور آفاق

چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفر نس کرتے ہوئے فرمایا کہ ’’مفروضے کے طورپرایک بات کرتا ہوں کہ کل خدا نخواستہ میں آپ میں سے کسی کو بلائوں اور کہوں کہ ایک میٹنگ ہوئی ہے جس میں فیصلہ ہوا ہے کہ چونکہ پاکستان سخت اکنامک پریشر میں ہے ۔اس لئے ہم اپنے نیوکلیئر نالج بیچیں گے توکیا آپ بحیثیت پاکستانی یہ نہیں سوچیں گے کہ اگرمیں اس خبر کو شائع کرتا ہوں توپاکستان کےلئے کیا مسائل پیدا ہوں گے۔‘‘

میں نے جب سے یہ جملہ سنا مسلسل یہی سوچے جا رہا ہوں کہ وزیر داخلہ کے ذہن میں کچھ فروخت کرنے کا مفروضہ کیوں آیا۔اور پھر فروخت کرنے کے حوالےسے سوچ ’’نیوکلیئر ‘‘کی طرف کیوں گئی۔ مفروضے کے طورپر یہ بھی کہا جاسکتا تھا کہ اکنامک پریشر کو کم کرنے کےلئےہم نے ’’یادگار ِ پاکستان ‘‘فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شالاماباغ یابادشاہی مسجد گروی رکھنے کی بات کر سکتے تھے ۔ صدر ہائوس یا قومی اسمبلی فروخت کرنے کا مفروضہ بھی سوچا جاسکتا تھا ۔موٹر وے تو خیر ہم گروی رکھ چکے ہیں ۔پھر ایسے وقت پر جب وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار کہہ رہے ہیں کہ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 24.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔اور ہمارے وزیر داخلہ کومفروضہ بناتے ہوئے یہ خیال آرہا ہے کہ پاکستان سخت اکنامک پریشر میں ہے ۔

اس مفروضے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ سرل المیڈانے جو خبر دی تھی وہ غلط نہیں تھی لیکن ملک کے مفاد کےلئے اسےیہ خبر شائع نہیں کرنی چاہئے تھی جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور میٹنگ کے دوسرے شرکا اس خبر کی تردید کرچکے ہیں کہ اُ س میٹنگ میں ایسی بات نہیں ہوئی ۔وزیر داخلہ نے بار بار خبر کے لیک ہونے کےا لفاظ استعمال کئے ۔ اور کہا ’’ جس نے بھی یہ خبر لیک کی ہے اسے کٹہرے میں لانا ہے ‘‘۔لیک ہونے کا مفہوم یہی ہے کہ اُس میٹنگ میں یہ بات ہوئی تھی مگر اسے میڈیا تک نہیں پہنچناچاہئے تھا۔یہی بات اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی کہی کہ یہ خبر تو ٹھیک تھی مگر لیک نہیں ہونی چاہئے تھی۔ افواج پاکستان کو باقاعدہ اس سلسلہ میں وضاحت کرنا پڑی کہ یہ خبر لیک نہیں ہوئی بلکہ ایک غلط خبر فیڈ کی گئی ہے اور قومی سلامتی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ یہ اچھی بات ہے وزیر داخلہ نے سرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے۔اُس کا نام شامل ہی نہیں ہونا چاہئے تھا کیونکہ کسی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کی ذمہ داری صرف رپورٹرپر نہیں ڈالی جاسکتی۔جہاں تک ذہن میں بیچنے کے مفروضے کے جنم لینے کا تعلق ہے تو ایسا ہمیشہ کاروباری لوگ سوچتے ہیں ۔ حیرت کی بات ہے کہ اس حکومت میں وزیر داخلہ ہی وہ اہم ترین وزیر ہیں جو بزنس مین نہیں ہیں مگرلگتا ہے ان پر بھی تاجرانہ سوچ حاوی ہوتی جارہی ہے ۔ویسے کاروبار کرنا اچھی بات ہے ۔مگر عنانِ اقتدار کو سنبھالنے کے بعد کاروبار کرنا اچھا نہیں سمجھا جاتا۔

اب آتے ہیں موٹر وے کو گروی رکھنے کے معاملہ پر۔ اگر وہ کسی پاکستانی کے پاس رکھی گئی ہوتی تو میں قطعا اس بات کو برا نہ سمجھتا لیکن بحیثیت پاکستانی یہ گوارا نہیں کرسکتاکہ کسی غیر ملکی ادارے کے پاس ہم اپنی زمین کا کوئی بھی ٹکڑا گروی رکھ دیں۔خاصی پرانی بات ہے۔ یہودیت کےبڑے بڑے لیڈروں نے عثمانی خلیفہ سلطان عبد الحمید دوم سے درخواست کی تھی کہ یہودیوں کو فلسطین میں زمینیں خریدنے کا حق دے دیا جائے مگرخلیفہ نے انکار کر دیاتھا۔وہ اپنی یاد داشتوں میں لکھتے ہیں کہ’’ ان کی ملی غیرت نے گوارا نہیں کیا تھاکہ وہ یہودیوں کو یہ موقع فراہم کریں۔ ‘‘جب فلسطین برطانیہ کے قبضے میں گیا تو وہ قانون منسوخ کر دیا گیا جس کے تحت یہودیوں کو فلسطین میں زمین خریدنے اور سکونت اختیار کرنے سے روکا گیا تھا۔ اس کے بعد دنیا بھر سے یہودی وہاں آنا شروع ہوگئے اور فلسطین میں زمینیں اور مکانات خریدنے لگے۔اگرچہ اس سلسلے میں مفتی اعظم فلسطین الحاج سید امین الحسینیؒ نے باقاعدہ فتویٰ جاری کردیا کہ فلسطین کی زمین یہودیوں کو فروخت کرنا شرعاً جائز نہیں۔ مولانا اشرف علی تھانویؒ اور مولانا مفتی کفایت اللہ دہلویؒ نے بھی اس فتویٰ کی تائید کی تھی مگر اس فتویٰ کے باوجود فلسطین میں یہودیوں کو زمینوں اور مکانات فروخت ہوتے رہے۔

صرف اتنا فرق آیاکہ زمینوں کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئیں مگر یہودی دنیا بھر سے وہاںمسلسل آتے رہے اوردُگنی چوگنی قیمتوں پرزمینیں خریدتے رہےاس مقصد کےلئے باقاعدہ ایک بہت بڑا فنڈ ترتیب دیا گیا۔یوں فلسطین کا ایک بڑا حصہ خرید لیاگیا۔یعنی اسلام بھی اس بات کی اجازت نہیں دیتاکہ کسی مسلم ملک کی زمین غیر مسلم ملک کے پاس گروی رکھی جا ئے یا فروخت کی جائے ۔جہاں تک بات ہے اُس متنازع خبر کی جو کوئی سچی نہیں تھی اور نہ ہی لیک ہوئی تھی بلکہ ایک جھوٹی خبر تھی جو فیڈ کی گئی تھی تودیکھنا یہ ہے کہ انکوائری کےبعد کیا ہوتا ہے ۔مجھے مشاہد اللہ یاد آرہے ہیں وہ بھی کبھی وزیر ہوا کرتے تھے مگر جب قربانی کا وقت آیا تو انہوں نے بڑے حوصلے سے دی ۔ اب بھی کئی وزیر اس قربانی کا حوصلہ رکھتے ہیں ۔دیکھتے ہیں قرعہ ِ فال کس کے نام نکلتا ہے ۔بہر حال کئی لوگ کہتے پھرتے ہیں کہ (میں تو مقتل میں بھی قسمت کا سکندر نکلا قرعہ فال مرے نام کا اکثر نکلا)

خیال یہی ہے کہ یہ امریکی مطالبہ اس خبر کے نتیجے میں سامنے آیا کہ پاکستان اپنے ملک کے اندر موجوددہشت گردوں کا تعاقب کرے اور بلا امتیاز تمام گروپوں کے خلاف کارروائی کرے

109 — عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-109 | ↑ فہرست

عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ

====================

عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ

منصور آفاق

تحریک انصاف میں شامل زیادہ ترلوگ اِس سے پہلے یا تو پیپلز پارٹی کے ساتھ تھے یا مسلم لیگ نون ف الف قاف وغیرہ وغیرہ کےووٹر تھے ۔وہ اپنی قیادتوں سے مایوس ہو کر عمران خان کے ارد گرد جمع ہو گئے تھے۔ یہ لوگ ساری پارٹیوں کے دورِ اقتدار کے کمالات دیکھنے کے بعد اِ س نتیجے پر پہنچے تھے کہ چاہے حکمراں جیسا بھی ہو مگر دیانت دار ضرور ہو۔جولوگ ملک میں انصاف قائم نہیں کر سکتے انہیں ملک پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔عمران خان خودبھی بہت پہلے اِسی نتیجے پر پہنچ گئے تھے اسی لئے تو انہوں نے اپنی پارٹی کا نام ہی تحریک انصاف رکھا مگر ایک عرصے تک لوگوں نے اُن کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا تھا ا ور انہی پارٹیوں سے انصاف کی امید جاری رکھی جو تسلسل سے حکومت کرتی آرہی تھیں مگرمایوس عوام نے آخر کار تھک ہار کر ادھر ادھر دیکھنا شروع کیا تو انہیں عمران خان نظر آئے جن کے دامن پر سرمائے کے حوالے سے کسی طرح کی کرپشن کا کوئی داغ نہیں تھااوروہ مسلسل ملک میں انصاف کا نظام قائم کرنے کی کوشش میں تھے۔سو جیسے ہی مایوس عوام عمران خان کے اردگرد جمع ہوئے تواقتدار کے پرانے شکاری پریشان ہو گئے کہ یہ کیا ہوا۔انہوں نے کبھی اسٹیبلشمنٹ پر الزام دیا کبھی بیرونی قوتوں کی کہانی لوگوں کو سنا کر اپنے آپ کو مطمئن کرنے کی کوشش کی ۔دراصل پہلے یہ تھا کہ دو طرف جال لگے ہوئے تھے عوام نے کسی ایک جال میں جا کر گرنا ہوتا تھا مگر جیسےہی عوام ایک تیسرے شخص کو سامنے لائے تو مسائل نے جنم لے لیا ۔پرانے شکاری شکار کے بڑے ڈھنگ جانتے تھے ۔وہ آپس میں بیٹھ گئے اور طے کر لیا گیاکہ نئے شکاری کو کیسے ناک آئوٹ کرناہے ۔ عمران خان سیدھے سادے اور کھرے آدمی تھے اور ہیں۔وہ اُس وقت توشطرنج کی ان چالوں سے بالکل واقف نہیں تھے جنہوںنے پورے ملک کے نظام کو اپنی گرفت میں لے رکھا تھا سو پیپلز پارٹی نے جب اپنا دورِ اقتدار مکمل کیا تو آسانی کے ساتھ حکومت مسلم لیگ نون کے حوالے کر دی ۔اس امید کے ساتھ کہ جب وقت آئے گا یہ اقتدار ہمیں واپس مل جائےگا ۔یعنی اپنی باری کا انتظار شروع کردیا گیا۔عمران خان کو جب اندازہ ہوا کہ اس کے ساتھ ’’دھرو‘‘ ہوا ہے تو انہوں نے احتجاجی تحریک شروع کی ۔ڈی چوک پر ایک سو چھبیس دنوں کا دھرنا دیا مگرانصاف نہ مل سکا بلکہ یوں کہنا بہتر ہوگا کہ وہ انصاف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے اور اس کی واحد وجہ پاکستان پیپلز پارٹی بنی جس نے اپنے تمام حواریوں سمیت بھرپور اندازمیں نون لیگ کی حکومت کا ساتھ دیا۔ پیپلز پارٹی کی باگ ڈور جب بلاول بھٹوزرداری کے ہاتھ میں آئی تو اسے معلوم ہوا کہ اقتدار صرف اسی صورت میں مل سکتا ہے جب پنجاب کے لوگ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں ۔پنجاب کے احوال پر غور کیا تو معلوم ہوا کہ وہاں پیپلز پارٹی کا وجود نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے وہاں تو مسلم لیگ نون ہے یا تحریک انصاف ۔انہوں نے پنجاب میں اپنے پرانے ورکرز کو واپس لانے کی کوشش شروع کی ۔انہیں اندازہ ہوا کہ پیپلز پارٹی کے پرانے ورکر زیادہ تر تحریک انصاف کےساتھ ہیں کیونکہ وہ ذہنی طور پر ابھی تک مسلم لیگ کوقبول نہیں کرسکے ۔بلاول زرداری بھٹونے حکومت کے خلاف تقاریر کاسلسلہ شروع کیااور تحریک انصاف کے ساتھ مل کر پاناما لیکس کے معاملہ پر حکومت کے تحریک چلانےکی کوشش کی ۔پیپلز پارٹی کا خیال تھا کہ وہ اس طرح آہستہ آہستہ دوہزار اٹھارہ تک پنجاب میں اپنی طاقت مجتمع کرنے میں کامیاب ہو جائے گی اور وعدہ اور باری کے مطابق اگلا وزیر اعظم بلاول بن جائے گا۔اگرچہ عمران خان کو معلوم تھا کہ پیپلز پارٹی کیا چاہتی ہے ۔اُس نے تحریک انصاف کی طرف کیوں دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے مگر اس کے باوجود کچھ عرصہ تک اخلاقی طور پر اس نے پیپلز پارٹی کو اپنے ساتھ چلنے سے روکا نہیں ۔اپنے جلسوں میں پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو آنے دیا ۔اپنی تقاریر میں سابق صدر آصف علی زرداری کےنام سے صرف ِ نظر کرتے رہے۔اس عمل سے عمران کی مقبولیت میں کمی ہوئی وہ تمام لوگ جو پیپلز پارٹی سے مایوس ہوکر عمران خان کے پاس آئے تھے یا وہ لوگ جومسلم لیگوں کو چھوڑ کر اس لئے تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے کہ مسلم لیگیں اوپر کہیں پہنچ کر زرداری لیگس بن جاتی ہیں۔

وہ عمران خان سے مایوس ہونے لگے تھے کہ اچانک عمران خان نے مروت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایک ہی زبان استعمال کی اور پیپلز پارٹی کو مائنس ون کا مشورہ دے ڈالا ۔اس مشورے کے میڈیا پر آتے ہی ملک بھر میں لاکھوں ٹوٹے ہوئے دل پھرسےعمران خان کے ساتھ جڑ گئے ۔تحریک انصاف کے اندر کا انتشار کم ہوا۔عمران خان نےنون لیگی طرزِ سیاست کا مشورہ دینے والے مشیروں کو خاموش کرا دیا اور اپنی پرانی ڈگر پر واپس آ گئے ۔سچائی کی ڈگر پر ۔ دیانت کی ڈگر پر ۔انصاف کی ڈگر پر ۔جہاں لیڈر اپنے مفادات سے بلند تر ہوکر قوم کےلئے سوچتا ہے ۔نظریے اوراخلاقیات سے مبرا سیاست کی طرف قدم رکھتےہوئے واپس آگئے۔انہوں نے جیب میں پڑے کھوٹے سکوں کی آواز پر کان دھرنے کی جگہ اپنے دل کی آواز سن لی۔جہاں تک کھوٹے سکوں کی بات ہے تووہ بھی ضروری ہوتے ہیں وگرنہ خالی جیب سکڑ جاتی ہے ۔ یہ درست ہے کہ عمران خان کی جیب خالی نہیں اس کے ساتھ لاکھوں کروڑوں باشعور عوام ہیں مگرتحریک انصاف ایک پارٹی بھی ہے ۔ جس کی قوت اس کے ورکر ہیں ۔اُس پارٹی میں ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ لیڈرز اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جنہوں نے ماضی میں پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ والی سیاست کی ۔سو مکمل سچائی کی سیاست سے یا پورے انصاف کی سیاست سے وہ کچھ زیادہ آشنا نہیں ۔اس لئے تحریک انصاف میں کئی طرح کے چھوٹے چھوٹے گروپ بنتے اور بگڑتے رہتے ہیں مگر تمام چھوٹے بڑے لیڈروں کو اس بات کا علم ہے کہ تحریک انصاف اگر کچھ ہے تو صرف اور صرف عمران خان کی ذات کے سبب ہے ۔تحریک انصاف میں لوگ اورکسی شخص کی وجہ سے شامل نہیں ہیں۔بہر حال عمران خان سے محبت کرنے والوں کو بہت خوشی ہوئی ہے کہ وہ ڈھلوان پر پائوں رکھتے رکھتے سنبھل گئے ہیں ۔اپنی سچائی کی طرف لوٹ آئے ہیں اب پھر وہ سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم نواز شریف کو ایک نظر سے دیکھنے لگےہیں ۔یقین کیجئے اس عمل سے یک لخت عمران خان کی عوامی مقبولیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور لطف کی بات یہ ہے کہ بلاول زرداری بھٹو بھی زیادہ دیرحقیقی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کرسکے ۔ عمران خان کے ایک ہی بیان نے انہیں مولانا فضل الرحمن کے ساتھ جا کھڑا کیا ہے۔

110 — پل لرز رہا ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-110 | ↑ فہرست

پل لرز رہا ہے

====================

پل لرز رہا ہے

منصور آفاق

پاکستان پیپلز پارٹی ایک شاندار ماضی رکھتی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادتوں نے اس پارٹی کو لازوال بنا دیا مگر آصف علی زرداری کے گزشتہ پانچ سالہ دورِ اقتدار کے سبب یہ پارٹی مسلسل زوال پذیر چلی آرہی ہے۔ بلاول بھٹو نے اسے دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی اورکسی حد تک اس کے بے حال حال میں امید کی ایک شمع روشن ہوئی ۔پیپلز پارٹی کےوہ ورکر جو مایوس ہو کر گھروں میں بیٹھ گئے تھے ان کی آنکھوں میں چمک سی آئی ۔پھر جب آصف علی زرداری پس ِ پشت پرچلے گئے تو کارکن خوشی سے واپسی کے لئے پر تولنے لگے تھے اور اپنے نئے چیئرمین کے قول و فعل کو سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک آصف علی زرداری واپس آ گئے اورکارکنوں کی ساری امیدیں راکھ کے ڈھیر میں بدلتی چلی گئیں۔پیپلز پارٹی کی سیاست پھر انہی لوگوں کے ہاتھ میں آگئی جن کا واحد مقصد اپنی کرپشن کو بچانا ہے ۔وہ بے داغ لوگ جو کچھ دن پہلے تک بلاول بھٹو کے ارد گرد نظر آرہے تھے وہ پھر منظر نامے سے ہٹا دئیے گئے ہیں ۔آصف زرداری کی خوشخبریاں پھرپیپلز پارٹی کےلئے بد خبریاں بننےجارہی ہیں ۔۔پیپلز پارٹی پھر وہیں جاکھڑی ہوئی ہے جہاں بلاول بھٹو کی آمد سے پہلے کھڑی تھی ۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اگرآصف زرداری کے زیر سایہ فاطمہ بھٹواور ذوالفقار جونیئر بھی پیپلز پارٹی کےلئے کام کرنا شروع کردیں تو ان کا مستقبل بھی تاریک ہو جائے گا۔

سچ یہی ہے کہ اس وقت پنجاب میں پیپلز پارٹی زمین پر نہیں میڈیا پر موجود ہے۔ بلوچستان میں تومیڈیا پر بھی نظر نہیں آتی ۔ پختون خوا میں اُس کی حالت تھوڑی سی بہتر ہے ۔اس کا سبب شایدفیصل کریم کنڈی ہے ۔آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی تقریباً تقریباً فارغ ہو چکی ہے۔کہیں ہے اگر تو صوبہ سندھ میں ہے ۔مگر وہاں جب سید مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا تو 168کے ایوان میں صرف88 ووٹ حاصل کئے اوراگلے انتخابات میں تو اتنی نشستیں بھی ملنی مشکل نظر آرہی ہیں ۔ اس کی دو اہم وجوہات ہیں ۔ایک سندھ میں حکومت کی دس سالہ کارکردگی اور دوسری مردم شماری کے بعد اس بات کے امکانات کہ کراچی اور حیدر آبادکی آبادی اندرون سندھ سے کہیں زیادہ قرار پائے گی ۔

ایسے حالات میںآصف زرداری ،چوہدری شجاعت کے ساتھ مل کر جو گرینڈ اپوزیشن الائنس بنا رہے ہیں۔اس میں شامل باقی پارٹیاں توتقریباًٹانگے کی سواریاں ہیں بجز تحریک انصاف کے ۔تحریک انصاف کے بغیر اس اتحاد کی حالت اس چیونٹی سے زیادہ نہیں جس نے کہا تھاکہ جب میں اورہاتھی پل سے گزرتے ہیں تو پل لرزنےلگتا ہے۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کوپیپلز پارٹی کے اس اتحاد میں شامل ہونے کا کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔کچھ بھی نہیں ۔البتہ پیپلز پارٹی کو بہت فائدہ ہو سکتا ہے ۔پیپلز پارٹی پنجاب میں دوبارہ اپنی عزت بنا سکتی ہے۔اس کےلئے کوئی بڑا جلسہ کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔ حکومت کے خلاف کسی طرح کی احتجاجی تحریک میں اس کا وجود بھی دکھائی دے سکتا ہے ۔یہ طے ہے اس اتحاد میں شریک ہونے سے تحریک انصاف کو فائدے سےنقصان زیادہ ہو گا۔ ایک توپی پی سے ہاتھ ملا نے پرہزاروں ہاتھ عمران خان کےہاتھ کو چھوڑ سکتے ہیں۔خودعمران خا ن بھی اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی نون لیگ کے ساتھ کوئی جنگ نہیں۔ نہ ہی نون لیگ نے کبھی اس کوکوئی نقصان پہنچایا ہے اور نہ ہی پیپلز پارٹی نے کبھی نون لیگ کو ۔پیپلز پارٹی کو جتنا بھی نقصان ہوا ہے ۔وہ تحریک انصاف کی وجہ سے ہواہے۔ کل تک ہر جگہ نون لیگ کے مقابلہ پرپیپلز پارٹی کھڑی تھی آج اس کی جگہ تحریک انصاف نے لے لی ہے ۔اس وقت پیپلز پارٹی اور نون لیگ دونوں کی ہر ممکن کوشش یہی ہے کہ کسی طرح تحریک انصاف کی جگہ دوبارہ پیپلز پارٹی لے لے تاکہ کرپشن کو فروغ دینے والے نظام کو کوئی خطرہ نہ رہے ۔(چلتے چلتے ایک بات یہ بھی سن لیجئے کہ کرپشن کے اس نظام کونئے چیف جسٹس سے بھی بہت سخت خطرہ ہے ۔میرادل کہہ رہا ہے کہ اگر انہیں وقت مل گیا تو وہ پاکستان میں انصاف کی ایک نئی تاریخ ضرور رقم کریں گے ۔)

اس وقت نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والی نورا کشتی ایک نئے موڑ پرداخل ہوئی ہے۔نون لیگ پیپلز پارٹی کو آخری لائف لائن دینے کی پوری کوشش کررہی ہے ۔اس کا اندازہ اِسی بات سے لگالیں کہ بلاول بھٹو نے جو چار مطالبات پیش کئے تھے۔ ان میں کوئی ایسا نہیں تھا کہ جو حکومت کےلئے ذرا سا بھی مشکل ہوتا ۔حکومت بڑی آسانی سے وہ مان سکتی تھی مگر حکومت نے کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا صرف اس لئے کہ بلاول بھٹو حکومت کے خلاف دمادم مست قلندر کرے اور پیپلز پارٹی کے مردہ جسم میں روح آئے۔پتہ نہیں شاہ محمود قریشی کیوں چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ،حکومت کے خلاف ،تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنے۔ ماضی میں تحریک انصاف کی یہی کوشش ناکام رہی ہے۔

پیپلز پارٹی دراصل کسی ایسی تحریک کا حصہ نہیں بننا چاہتی جس کی کمان عمران خان کر رہے ہوں ۔ آصف علی زرداری نے اس لئے گرینڈ الائنس کا اعلان کیا ہے کہ اس کی کمان خود ان کے اپنے ہاتھ میں ہوگی اور تحریک انصاف اس کا ایک حصہ ہوگی۔وہ ڈاکٹر طاہر القادری کو بھی اس گرینڈ الائنس کا حصہ بنانے کی کوشش کریں گے ۔امید تو نہیں ہے کہ وہ پھر ان کے چکر میں آئیں ۔یہ بھی ممکن ہے کہ اس گرینڈ الائنس کو بناتے بناتے پیپلز پارٹی خود اُس خوبصورت جال میں پھنس جائے جووہ دوسری اہم اپوزیشن کی پارٹیوں کے لئے بچھا رہی ہےمگر اس کا امکان بہت کم ہے ۔اس بات کا بھی امکان ہے کہ آصف زرداری اور وزیر اعظم نواز شریف میںیہ بات طے ہو گئی ہو کہ آئندہ انتخابات دوہزار اٹھارہ بجائے کےدوہزار سترہ کے آخر میں کرائے جائیں گے ۔باقی باتیں تو ایک تمثیلی کہانی ہیں ۔جس میں عوام کا کردار اہم ترین ہوتا ہے۔

111 — ہجوم سامنے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-111 | ↑ فہرست

ہجوم سامنے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

====================

ہجوم سامنے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

منصور آفاق

کسی حدتک یہ بات بڑی خوبصورت ہے کہ ہم اہل ِ قلم زندگی کے سلگتے ہوئے مسائل پر قلم اٹھا رہے ہیں۔صریرِ خامہ سے بلبل کے پروں پر کشیدہ کاری کا کام تو خیر ہماری پرانی روایت ہے مگر صحافت کے کمرے میں بلب جلانے کاہنر ہم نے پچھلی صدی میں سیکھا ہے۔میں ہمیشہ سےاخبارات کے ادارتی صفحے کا پوری سنجیدگی سے مطالعہ کر تارہا ہوں ۔کچھ سالوں سےاکثر کالم نگاروں کے پسندیدہ موضوع یہی ہیں ۔نون لیگ کی اچھائیاں کہیں کہیں برائی بھی ۔ تحریک انصاف کی برائیاں کہیں کہیں اچھائی بھی۔ افواجِ پاکستان کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس جرنیل ، عدالتِ عظمی کے فیصلے یاپھر پیپلز پارٹی کی کرپشن ۔مجھے اس وقت ان موضوعات سے کچھ لینا دینا نہیں میرا سوال یہ ہے کہ ادیبوں اور شاعروں نے صرف کالم نگاری پر ہی کیوں اپنی تمام تر صلاحیتیں مرتکز کرلی ہیں شاید اسلئے کہ خالی شکم کو میر تقی میر کے تیس ہزار اشعار نہیں بھر سکتے۔ دیوان غالب دودھ کا گلاس نہیں بن سکتا۔ بال جبریل نانِ جویں نہیں بدل سکتا۔نسخہ ہائے وفا لقمہ ء تر نہیں ہو سکتا۔لکھنے والے کو پیٹ بھرنے کیلئے روٹی کی ضرورت ہے۔کہتے ہیں بھوکے آدمی کو تو چودہویں کے چاند کی گولائی بھی روٹی جیسی لگتی ہے اوران دنوں کالم نگاری وہ واحد فن ہے جو فنکارکی میز پر روٹی بلکہ ساتھ روسٹ بھی لاکر رکھ دیتا ہے۔

ہمارےبعض لکھنے والے بڑی بڑی کوٹھیوں کے مالک بن چکے ہیں ۔انہوں نے لمبی لمبی گاڑیوں خرید لی ہیں ۔تحقیق کہ کچھ ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنے اخراجات کا دائرہ صرف اپنی تنخواہ تک محدود رکھا ہوا ہے اور الحمدللہ وہ تنخواہیں بھی اب کچھ کم نہیں کچھ ادیبوں سے اس موضوع پر گفتگو ہوئی تو ان کا نقطہ نظر یہ تھا کہ سب کو پیٹ بھر کرروٹی اس وقت حاصل ہوگی جب ملک میں خوشحالی آجائے گی ۔نظامِ حکومت درست ہوجائے گا۔کرپشن ختم ہوجائے گی ۔ وغیرہ وغیرہ ، یعنی اپنے تئیں سارے اہل قلم وطن کی محبت میں لکھتے ہیں۔میرے نزدیک یہ کسی سپاہی کا ماٹو تو ہو سکتا ہے ادیب اور شاعرکا فلسفہ نہیں۔لکھنے والاتو صرف حق اور انصاف کا سپاہی ہوتا ہے بے شک اگر کوئی دوسرا ملک اس کے وطن کیخلاف جارحیت کامرتکب ہوا ہے اور اسکی آزادی کے درپے ہے تو لکھنے والا ضرور تڑپ اٹھتا ہے ۔پابلو نرودا ( Pablo Naroda)نے اپنی یادداشتوں میں لکھا ہے ۔’’اسپین کے گٹاروں پر گولیوں کی پہلی بوچھاڑ ہوئی توان سے موسیقی کی جگہ لہو کے سُر چیخ اٹھے اس انتہائی کر بنا ک لمحے نے میری شاعری کو انقلاب سے دوچار کردیا آگہی کے اس ثانیے میں میں نے محسوس کر لیا کہ میں تنہائی کے قطب جنوبی سے انسانوں کے قطب شمالی میں ہجرت کرآیا ہوں ۔ان انسانوں کے درمیان کہ میری شاعری جن کے ہاتھوں کا رومال اور انکے میان سے تڑپ کر نکلنے والی تلوار بننے کی آرزو مندہے ۔

رومال اس لئے کہ وہ انکی پیشانیوں سے انکی بے پایاں محرومیوں کا پسینہ پونچھ سکے اور تلوار اس لئے کہ انکی جدوجہد میں انکا ہتھیار بن سکے ‘‘مگر یہ بالکل مختلف بات ہے۔جو کچھ ان دنوں لکھا جارہا ہے وہ رزمیہ تحریریں ضرور ہیں مگر ان کا کئی کا موضوع پاکستانی لیڈر شپ ہے ۔ایسا لگتا ہے کہ ہر اقتباس میں کوئی شاہنامہ فردوسی لکھا جارہا ہے یا لکھنے والاواقعہ کربلا لکھتے ہوئے داخلِ دشنام ہو چکا ہے ۔ بہر حال لکھنے والے میدان جنگ میں پوری طرح سرگرمِ عمل ہیں اور اپنے اپنے لیڈروں کیلئے بھرپورانداز میں آگے بڑھ بڑھ کر حملے کر رہے ہیں ۔شمشیریں چمک رہی ہیں ۔ کشتوں کے پشتے لگ رہے ہیں۔کوئی میمنہ کو لے کر آگے بڑھ رہا ہے تو کوئی میسرہ کو۔ اپنے کئی لکھنے والے صرف لکھنے کی حدتک سپاہی نہیں وہ عملی طور پر بھی ان جنگوں میں شریک رہےہیں ۔یہاں مجھے ژاں پال سارتر یاد آرہا ہے اگرچہ اس حوالے پر اس کی روح بھی قبر میں تڑپ تڑپ اٹھی ہوگی مگراس کی بدقسمتی کہ یاد وہی آیا ہے۔

فرانس کا وہ شاعر ادیب اور فلسفی قلم چلاناہی نہیں بندوق چلانا بھی جانتا تھا مگر اس کے قلم کی طرح اسکی بندوق کی بھی سچائی کیساتھ کمٹ منٹ تھی اسے اپنے فرانس سے بھی بڑی محبت تھی ، دوسری جنگِ عظیم میں اس نے فوج میں شامل ہوکر اپنے وطن کے دفاع میں تلوار اٹھائی اسے میگنوٹ لائن پر جرمن فوج نے گرفتار کر لیاتھا وہ نوماہ تک جرمن فوجی کیمپ میں نازیوں کے رسوائے زمانہ تشدد کا شکار رہا۔لیکن وہ ہمارے قلم کے کئی سپاہیوں کی طرح تنخواہ دار نہیں تھا اس عظیم قلم کارنے تونوبل پرائز لینے سے انکار کردیا تھاقلم کار کی ساری جدوجہد معاشرہ کی بدصورتی ختم کرنے کے لئے ہوتی ہے۔حا لات کی کریہہ المنظری مٹانا اور اسے حسن و جمال عطا کرنا دانشور کا فریضہ سمجھا جاتاہے اوراہل قلم سے بڑا دانشور اورکون ہوسکتاہے یہ انتہائی حساس اور باشعور لوگ ہوتے ہیں مگرمجھے اس بات پر حیرت ہے کہ گلی گلی میں ان کے سامنے ان کے اپنے بھائی کسی سنگدل کی چیرہ دستی سے بدن دریدہ پڑے ہیں ،ان کے ہر طرف دکھی انسان بکھرے ہوئے ہیں ، بچے بھوک سے بلک رہے ہیں ،عورتیں ظلم کی چکی میں پس رہی ہیں اوران میں سے اکثر ایسے ہیں کہ جوصاحبان ِ اقتدار کی زلف و لب ورخسار کے قصیدے گارہے ہیں اپوزیشن رہنما کے بیٹھنے اٹھنے اور چلنے پر اعتراض ہورہا ہےکبھی تحریک انصاف کی بےپناہ مقبولیت کو کسی اور طاقت کا کارنامہ قرار دیتے ہیں ۔کبھی اس کی مقبولیت کے گراف سے نظریں چرا کر اُ س کو ’خس کم جہاں پاک ‘کی گالی دیتے ہیں ۔کبھی انہیں عمران خان خوئے دلنوازی سے محروم دکھائی دیتے ہیں ۔میں نے یہاں ان کی قوسِ قزح کے رنگوں میں لپٹی ہوئی گالیاں نہیں درج کیں ان کے پڑھنے والے ان سے اچھی طرح آشنا ہیں سوایک طرف یہ اندازِگفت و شنیدہے اور دوسری اپنے پسندیدہ بلکہ زردیدہ لیڈروں کی شان میں ایسی ایسی دلچسپ خوشامد کرتے ہیں کہ سنجیدہ تحریریں مزاح کے زمرے میں در آتی ہیں مگر ایسےتمام احباب میرے لئے بڑے محترم ہیں میں انہیں اور تو کچھ نہیں کہہ سکتا صرف ان کی خدمتِ اقدس میں علامہ اقبال کا ایک مصرعہ تھوڑے سے تصرف کے ساتھ (’کالم‘ فروختند و چہ ارزاں فروختند)اوراحمد فراز کی چار لائنیں

تم اہل حرف کے پندار کے ثنا گر تھے

وہ آسمانِ ہنر کے نجوم سامنے ہیں

بس اس قدر تھا کہ دربار سے بلاوا تھا

گداگرانِ سخن کے ہجوم سامنے ہیں

112 — کیاحکمراں کاروبار کر سکتے ہیں؟

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-112 | ↑ فہرست

کیاحکمراں کاروبار کر سکتے ہیں؟

====================

کیاحکمراں کاروبار کر سکتے ہیں؟

منصور آفاق

یہ ایک سوال آج کل بہت گردش کررہا ہے کہ کیا حکمرانوںکو کاروبار کی اجازت ہوتی ہے یا نہیں ۔دونوں طرف سے اس سلسلے میں بڑے بڑے دلائل لائے جارہے ہیں ۔ مخالفین کا کہنا ہےکہ بے شک وزیر اعظم پاکستان سرکاری خرانے سےتنخواہ نہیں لیتے لیکن آئینی اور قانونی طور پر انہیں یہ تنخواہ لینی چا ہئے ۔ چاہے وہ ایک روپیہ ہی کیوں نہ لیں تنخواہ کی مد میں ۔ وزیر اعظم کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیل آئین میں درج ہے ۔ وزیر اعظم کے عہدے کے ساتھ تنخواہ اس لئے رکھی گئی ہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد کسی کے پاس کچھ اورکرنے کا جواز نہ رہے ۔یعنی حکمرانوںکو کاروبار کرنے کی اخلاقی قانونی اور آئینی اجازت نہیں ہے ۔اخلاقی طور پر اس لئے کہ ایک شخص جس نے کاروبار مملکت چلانا ہو ۔اس کے پاس اتنا وقت کہاں سے آ سکتا ہے کہ کاروبار کرتا پھرے اور اگر وہ حکمران بننے سے پہلے ایک کاروباری آدمی ہے تو اسے اپنا کاروبا رختم کردینا ہوتا ہے کیونکہ اپنے عہدے کے سبب اس کاروبار کے پھولنے پھلنے کے اسباب بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں ۔حضرت عمرؓ نے حضرت ابوبکر صدیقؓ سے کہا تھا کہ اگر شہر میں خلیفہ کی دکان ہوئی تو سارا شہر اُسی سے سوداخریدے گا اور انہوں نے دکان بند کردی اوران کی باقاعدہ تنخواہ مقرر کی گئی تھی۔ یہ دنیا میں کسی حکمران کی پہلی تنخواہ تھی ۔اس وقت تقریباً ترقی یافتہ ممالک کے تمام حکمران تنخواہیں لیتے ہیں ۔یہ تو ہوئی کاروبار کی اخلاقی طور پر ممانعت کہ ملک کا حکمران دورانِ اقتدار کاروبار نہیں کر سکتا ۔ اب آتے ہیں قانونی حیثیت کی طرف۔وزیر اعظم بنیادی طور پر ریاست کا ملازم ہوتا ہے ۔اس کے کچھ فرائض منصبی ہوتے ہیں ۔ کچھ تنخواہ ہوتی ہے ۔کچھ مراعات ہوتی ہیں۔ کوئی شخص جب ملازمت احتیار کرلیتا ہے تو یہ اس کی صوابدید پر ہے کہ وہ طے شدہ سرکاری تنخواہ لے یا نہ لے۔ لیکن اسے اپنے فرائض منصبی پوری طرح ادا کرنے ہوتے ہیں ۔وہ کوئی اور کاروبار نہیں کر سکتا۔اسے کاروبارِ سلطنت ہی چلانا ہوتا ہے ۔حکمران آئینی طور پر بھی پابند ہوتا ہے کہ وہ اپنے منصب کے ساتھ پوری طرح انصاف کرے اور کوئی ایسا کام نہیں کرےجس سے اس کےفرائض منصبی میں کوئی رکاوٹ پیدا ہو ۔ہندی کا یہ محاورہ بھی آج کل لوگوں کو بہت یاد آرہا ہے کہ ’’راجہ بیوپاری پرجا بھکاری‘‘۔ ا یسی تک بندیاں بھی سننے کو مل رہی ہیں

رکھتے ہیں سب خدمت گار۔گھر میں دولت کے انبار

سب سے اچھا کاروبار ۔ کاروبارِ حکومت یار

ان کے برعکس وزیر اعظم محمد نواز شریف کے حلیف یہ کہتے ہیں کہ کوئی قانون ایسا نہیں ہے جو حکمران کو کاروبار کرنے سےروکتا ہو ۔حکمرانوںکاکا روبار کرنا قانونی اور آئینی طور پر جائز ہے۔وزیر اعظم سرکاری خزانے سے تنخواہ نہیں لیتے اس لئے اخلاقی طور پر بھی انہیں کاروبار کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ان کی اس بات میں بھی بہت لاجک ہے کہ اگر ایک شخص پہلے سے ایک فیکٹری کا مالک ہو تو کیا حکمران بننے کے بعد وہ اپنی فیکٹری فروخت کردے۔پھر حکمران کوئی چوبیس گھنٹوں کا ملازم تھوڑی ہوتا ہے کہ اپنے سرکاری معاملات کے ساتھ ساتھ اپنے بزنس کو نہیں دیکھ سکتا۔جہاں تک اس بات کی قانونی حیثیت ہے توسرکاری ملازمین کےلئے جو قوانین ہوتے ہیں وہ اسمبلی کے ممبران یا وزیروں پر لاگو نہیں ہوتے ۔ابھی ٹرمپ جو امریکہ کا صدر بنا ہے تو اس نے اپناکاروبار بند تو نہیں کیا اپنے بچوں کے حوالے کیا ہے مگر ہے ابھی تک اس کے اپنے نام ۔جہاں تک اسلام کی بات ہے تو کاروبار کرنا سنت ہے اللہ کے رسول ﷺخود تجارت کیا کرتے تھے ۔آپﷺکا فرمان ہے کہ”کسی نے بھی اپنے ہاتھ کے کمائے ہوئے عمل سے زیادہ بہتر طعام نہیں کھایا، اللہ کے نبی حضرت داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھ سے کما کر کھاتے تھے۔یہ تو خیر دونوں طرف کے دلائل تھے ۔حکمرانوں کے کاروبار سے مجھے ایک واقعہ یاد آگیا ہے جس کا اس موضوع سے کوئی واسطہ نہیں ۔یہ اُن دوستوں کےلئے ایک مشورہ ہے جو حکمرانوں سے مل کر کاروبار کرنے کے خواب دیکھتے ہیں ۔دراصل یہ واقعہ جنگل کےحکمران کا ہے ۔ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ لومڑی بھیڑیا اور شیرنے مل کر کاروبار کرنے کا پروگرام بنایا ۔ یہ کاروبار شکار کرنے کا تھا ۔ تینوں مل کر شکار کےلئے نکلے ۔انہوں نے ایک نیل گائےایک جنگلی بکرےاورایک خرگوش کا شکار کیا۔اب کاروبار میں منافع کی تقسیم کا وقت آ گیا تھا ۔شیر نے سب سے پہلے بھیڑئیے کو بلایا اور کہا کہ تقسیم کس طرح ہونی چاہئے۔

بھیڑئیے نے کہا ۔نیل گائے بڑی ہے سو وہ آپ کا حصہ ہے۔جنگلی بکرا درمیانے سائز کا ہے اس لئے وہ مجھے دے دیا جائے اورخرگوش لومڑی کو ملنا چاہئے ۔ شیر نے بھیڑئیے کو قریب بلا کر اسےزور سے ایک پنجہ مارا اور وہ وہیں ہلاک ہو گیا۔ اس کے بعد شیرنے لومڑی کو تقسیم کرنے کو کہا۔ لومڑی بھیڑے کا انجام دیکھ چکی تھی سو اس نے با ادب ہو کر کہا جناب تقسیم کیسی یہ نیل گائے آپ کے صبح کے ناشتے کےلئے ہے ۔ یہ جنگلی بکرا دوپہر کے لنچ کےلئے اور خرگوش کے ساتھ رات کو ڈنر فرما لیجئے گا۔

کہنے کا مطلب یہ ہے کہ حکمرانوں پر تجارت کی پابندی تو نہیں لگائی جاسکتی مگر ان کی تجارت عوام الناس کےلئے منافع بخش نہیں ہو سکتی ۔اور حکمرانوں کو عوام کےلئے منافع بخش ثابت ہونا ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ بقا اسی کو ہے جو دوسروں کےلئے فائدہ مند ہو۔

113 — پاناما کا فیصلہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-113 | ↑ فہرست

پاناما کا فیصلہ

====================

پاناما کا فیصلہ

منصور آفاق

اس وقت پاناما کا شور پڑا ہوا ہے۔ لوگ پوچھتے پھرتے ہیں کہ کیا پھر ایک اورسوال ہماری تاریخ کے ماتھے پرسج جائے گا۔ ہم کتنی بدقسمت قوم ہیں کہ ہمارے لئے یہ بھی ممکن نہیں کہ ہم اپنی تاریخ کو درست کر سکیں۔ اپنی نسلوں کو بتا سکیں کہ قائداعظم محمد علی جناح کی وفات کا ذمہ دار کون ہے۔ کس طرح پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کوئٹہ سے کراچی جاتی ہوئی سڑک پر ایک ٹوٹی ہوئی ایمبولینس میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ بقول محترمہ فاطمہ جناح ’’ایمبولینس کا ایک شیشہ ٹوٹا ہوا تھا جس سے مکھیاں بے ہوش قائداعظم کے کھلے ہوئے منہ میں داخل ہونے کی کوشش کرتی تھیں اور میں انہیں ہاتھ ہلا ہلا کر ہٹاتی تھی‘‘۔ کیا واقعی وہ ویران سڑک جس پرخراب ایمبولینس کھڑی تھی وہاں دور دور تک فاطمہ جناح اور ایمبولینس کے ڈرائیور کے سوا کوئی نہیں تھا۔ کیا واقعی لیاقت علی خان اسی وقت فرانسیسی سفارت خانے کی ایک تقریب میں کہہ رہے تھے کہ محمد علی جناح بالکل ٹھیک ہیں۔

کیا واقعی محترمہ فاطمہ جناح کو قائداعظم کی وفات کے بعد تین ماہ کیلئے نظر بند کر دیا گیا تھا؟ لیاقت علی خان کے قتل کے پیچھے کون تھا۔ محرکات کیا تھے ان کے قتل کی تحقیقات کرنے والے جسٹس اور ان کی ٹیم اپنی تمام تحقیقاتی فائلوں سمیت جس جہاز میں سفر کر رہی تھی اسے ایک راکٹ لانچر کے فائر سے گرا دیا گیا۔ اس زمانے میں راکٹ لانچر پاکستان میں کن لوگوں کی دسترس میں تھے؟ لیاقت علی خان کے قتل کے بعد غیر منتخب حکمراں ملک پر کیسے مسلط ہوئے۔ جنرل ایوب چیف آف آرمی اسٹاف ہوتے ہوئے کیسے وزیر دفاع بھی بن گئے۔ میجر جنرل اسکندر مرزا اور ان کے بعد جنرل ایوب کے ملک پرقبضہ کرنے کے اسباب کیا تھے۔ فاطمہ جناح کے انتخاب کیسے چرائے گئے۔ ان کی وفات کیسے ہوئی۔ مرنے کے کتنے دنوں بعد پتہ چلا کہ وہ فوت ہوچکی ہیں۔ ان کے ملازم کے اس بیان میں کس حد تک سچائی تھی کہ ان کے تکیے پر خون کے چھینٹے تھے۔ جنرل ایوب نے اس الزام کی تحقیقات کرانے سے کیوں انکار کردیا کہ مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کو قتل کیا گیا ہے؟ جنرل ایوب نے جاتے جاتے اقتدار ایک اور جنرل، جنرل یحییٰ کے سپرد کیوں کردیا تھا؟ کیا ان دنوں یہ لوگ پاکستان پر حکومت صرف اپنا حق سمجھتے تھے اور پھر پاکستانی تاریخ کا سب سے المناک واقعہ سقوط ڈھاکہ کیوں ہوا کیا صرف ہوسِ اقتدار کیلئے۔ پاکستان کے جسم کا وہ حصہ جس میں ستاون فیصد آبادی تھی، جسے ہم مشرقی پاکستان کہتے تھے، کیا ان کی عددی اکثریت سے ہم نے روزِ اول سے خوف کھانا شروع کر دیا تھا۔ کیوں پہلے ہم نے اپنے چاروں صوبوں کو توڑ کر ون یونٹ اس لئے بنایا کیا کہ صوبہ مغربی پاکستان کو بمقابلہ مشرقی پاکستان کھڑا کر دیں۔ کیا یہ سچ ہے کہ جب ہم نے دیکھا کہ اب بھی جمہوریت کے مسلمہ اصول کے مطابق بالغ رائے دہی پر الیکشن ہوتے ہیں تو مشرقی پاکستانیوں کی تعداد زیادہ ہے تو ہم نے جمہوریت کا منہ چڑانے کیلئے یہ فارمولا ایجاد کیا کہ دونوں صوبوں سے برابر کی تعداد میں نمائندے منتخب ہونگے۔ یوں ستاون فیصد اور تنتالیس فیصد کا حیرت انگیز اصول نکالا گیا۔ مغربی پاکستان کا ایک ووٹ مشرقی پاکستان کے تقریباً ڈیڑھ ووٹ کے برابر شمار کیا جانے لگا اور ان غربیوں نے یہ بات بھی قبول کرلی۔ پھر جنرل یحییٰ نے مارشل لا لگادیا۔ اور جب مارشل لا کے بعد ملک کے پہلے جنرل انتخابات ہوئے اور مشرقی پاکستان کو واضح کثریت حاصل ہوگئی تو ہم نے وہاں فوج بھیج دی۔ بے انتہا قتل و غارت کے بعد بالآخر وہ حصہ ہم سے علحیدہ ہو گیا۔ یعنی سچ یہی ہے کہ ہمارے صاحبانِ اقتدار کی ہوسِ اقتدار نے مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بننے پر محبور کر دیا تھا۔ ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کیوں ختم کی گئی۔ ان کا کیوں عدالتی قتل ہوا۔ جنرل ضیا الحق کے اقتدار پر قبضے کی وجوہات کیا تھیں۔ اس نے ملک میں کرپشن کو کیوں فروغ دیا۔ نظریہ ضرورت کی کالک پاکستان کے چہرے پر کیوں اور کیسے ملی گئی۔ جونیجو حکومت کیوں توڑ دی گئی اور اس میں نواز شریف نے کیا کردار ادا کیا۔ جنرل ضیاءالحق کا طیارہ فضا میں کیوں اور کیسے پھٹ گیا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کیسے اقتدار میں آئیں اور ان کی حکومت اٹھارہ مہینوں کے بعد انہیں کیسے ایک غیر منتخب صدر، صدر اسحاق نے ختم کردی۔ صدر اسحاق کیسے صدر بنے اور مسلسل صدر رہے۔ نواز شریف کیسے اقتدار میں لائے گئے اور پھر کیسے اقتدار سے الگ کئے گئے۔ پھر محترمہ بے نظیر بھٹو کو حکومت میں کیوں آنے دیا گیا۔ وہ کیا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے صدر فاروق لغاری نے اپنی لیڈر محترمہ بےنظیر بھٹو کی حکومت توڑ دی۔

نواز شریف دو تہائی اکثریت سے کیسے منتخب ہو گئے، گارگل کی جنگ کیوں ہوئی۔ پرویز مشرف نے کیوں انڈیا سے اپنے شہیدوں کی لاشیں لینے سے انکار کر دیا اور پھر نواز شریف کی دو تہائی کی اکثریت جنرل پرویز مشرف نے کیسے ہائی جیک کر لی۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کا پس منظر کیا ہے۔ بھٹو خاندان کو کیوں قبروں کا خاندان بنا دیا گیا؟ شاہنواز بھٹو کا قتل اور اس کے بعد مرتضیٰ بھٹو کا قتل کیوں ہوا۔

دہری نیشنلٹی والے دو وزیراعظم کیوں اور کیسے بنے۔ ایک دہری شہریت والا چودہ سال کیسے گورنر رہا۔ پاکستان کیسے مقروض ہوا۔ قرض میں لئے گئے اربوں ڈالر کہاں چلے گئے۔ پچھلے تیس برس میں کون کون ارب پتی ہوا۔ تاریخ کی آنکھوں سے ابلتے ہوئے بے شمار چھوٹے چھوٹے سوال میں نے درمیان میں چھوڑ دئیے ہیں کیونکہ ہر سوال کی گرہ میں کچھ اور سوال بندھے ہوئے ہیں اور ایک اہم ترین سوال کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دوستی دشمنی کی کہانی کیا ہے بھارت مسئلہ کشمیر کو کیوں نہیں حل کرتا جب کہ جانتا ہے کہ اسی میں دونوں ممالک کی بقا ہے۔ دونوں اپنے وسائل صرف کیوں ہولناک سے ہولناک تر اسلحہ تیار کرنے پر پھونک رہے ہیں۔ کیوں عوام کے منہ سے نوالے چھیننے کا مقابلہ جاری ہے۔ کیا ہم کوئی ایسا عدالتی کمیشن نہیں بنا سکتے۔ جو ان تمام سوالات کے جواب پوری تحقیق و تفتیش کے بعدسامنے لائے تاکہ پاکستان کے عوام کو مستقبل کے فیصلے کرنے میں کوئی دشواری نہ رہے۔ کیا پاکستانی عوام کا یہ حق نہیں کہ سچائی اس تک پہنچے۔ کیا لوگوں کو ان سوالات کے جوابات بتائے بغیر ہونے والے انتخابات ویسے ہی نہیں ہوں گے جیسے کسی کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اس سے کہا جائے کہ اب تم کو راستہ بتانا ہے۔کتنے ستم کی بات ہے آج ہم یہ قانون سازی کررہے ہیں کہ کروڑوں اربوں کی چوری کرنے والا اگر رقم واپس کردے تو اسے سرکاری عہدے کےلئے نااہل قرار دیا جائے گا۔ کوئی اور سزا نہیں دی جائے گی۔ بہرحال مایوسی گناہ ہے۔ شاید پاناما کا فیصلہ اس سلسلے میں بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہو۔

114 — نواز شریف کے بعد پاکستان

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-114 | ↑ فہرست

نواز شریف کے بعد پاکستان

====================

نواز شریف کے بعد پاکستان

منصور آفاق

ابھی تھوڑی دیر پہلے میں مانچسٹر کے پاکستان کمیونٹی کے سینٹر ہال میں بیٹھا ہوا تھا۔سامنے دو تین سو لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔ جن کے چہروں پر ہی نہیں دلوں پر بھی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ لکھا ہوا تھا۔ اچھے اچھے سلوگن والے بینر دیواروں پر آویزاں تھے ۔یہ سب وہی لوگ تھے جنہوں نے دامن کی دھجیاں سنبھال رکھی تھیں کہ اگست آیا تو جھنڈیاں بنائیں گے۔ وہ جھنڈیاں ہال میں لہرا رہی تھیں۔ شاید دیارِ غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو پاکستان سے اس لئے بھی بہت زیادہ محبت ہے کہ ان کے اندر سے اِس بات کا دکھ نہیں جاتا ہے کہ وہ اپنا وطن چھوڑ آئے ہیں۔ وہ وطن جس کی بنیاد ان کے اجداد نے اپنی خون آلودہ ہڈیوں پر رکھی تھی۔ آگ کا ایک دریا چیر کر دوسرے کنارے آئے تھے۔ اقبال کے خواب کو دیوتا بنا کر اُس پر لاکھوں جانیں وار دی تھیں۔ اسٹیج پرمیرے ساتھ دائیں طرف مسلم ہینڈز کے چیئرمین لخت حسنین بیٹھے ہوئے تھے ان کے آگے سہیل وڑائچ تشریف فرما تھے ۔ان کے بعد ڈاکٹر اکبر ملک بیٹھے ہوئے تھے ۔میرے بائیں طرف والی نشست پر پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی کے ممبر امجد خان براجماں تھے ۔ان کے ساتھ چوہدری سکندر کی نشست تھی ۔سامنے میز پرایک خواب رکھا ہوا تھا ۔لہو سے لتھڑا خواب ۔سید کاشف سجاد کی تخلیق ’’میری پہچان پاکستان ‘‘اس تقریب کا اہتمام طاہر چوہدری نے کیا تھا صابر رضااُن کے معاون ِ خصوصی تھے۔لندن سے خاص طور پر احسان شاہد آئے تھے۔جنہیں میں جب بھی ملتا ہوں تو عطاالحق قاسمی یاد آجاتے ہیں ۔اگرچہ اِس تقریب کا عنوان ’’استحکام ِ پاکستان ‘‘تھا مگرمقررین کی گفتگو سے ایسا لگتا تھا جیسے اِس تقریب کا موضوع ’’نواز شریف کے بعد پاکستان ‘‘ ہو۔منوبھائی کی نظم ’’احتساب دے چیف کمشنر صاحب بہادر‘‘ ایک گمبھیر آواز میں جب اِس بند پر پہنچی۔ (بینکاں تے اشراف دے ڈاکے۔۔سب توں وَڈی دشمن ساڈی۔۔اَن مُل تے بے جوڑ ترقی۔۔‘‘ موٹر وے ’’توں پنج قدماں تے۔۔پنج صدیاں پہلے دا چرخہ۔۔چھ صدیاں پہلے دی چکی۔۔کیہڑی ہور شہادت لبھئے۔۔ کیہڑی ہور گواہی پایئے۔ ایس تباہی، بربادی دا۔ کیہڑا ہور ثبوت لیایئے۔ احتساب دے چیف کمشنر صاحب بہادر)۔

تو مجھے لگا کہ واقعی وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہی پاکستان کا اصل مسئلہ ہے۔ جب ایک مقرر نے کہا کہ (امریکہ کی آرمی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈنگ جنرل،لیفٹیننٹ جنرل مائیکل گیریٹ کی قیادت میں چھ رکنی وفد نےپاکستان کا تین روزہ دورہ نواز شریف کے نا اہل ہونے کے فوراً بعد کیوں کیا۔کیا پاکستان کو پھر کسی نئی جنگ میں جھونکنے کی پلاننگ کی جارہی ہے ) تو میں سوچنے لگا کہ جی ایچ کیو میں پینٹاگان کے اس اہم ترین دورے کو نوازشریف کی نااہلی کے ساتھ جوڑا جائے یا نہ جوڑا جائے لیکن اس کاتعلق افغانستان میں نئی امریکی پالیسی کے ساتھ ضرور ہے جس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک دو ہفتے پہلےمشاہد حسین نے کہا تھا کہ ’’ میں اِس خیال کو سختی سے مسترد کرتا ہوں کہ مستقبل میں پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کے امکانات کم ہیں۔پاکستان افغان مسئلے کے حل میں امریکہ کی مدد کرنے کو تیار ہے۔اسی دوران میرے موبائل فون کی اسکرین پر ایک میسج نمودار ہوا کہ’’خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے اپنا ایک نیا مشن خلا میں بھیج دیا ہے جس کی مدد سے ایک سوال کو دنیا بھر کی زبانوں میں ترجمہ کر کے خلامیں سگنلز کی شکل میں پھیلایا جا رہا ہے اور خلائی مخلوق کی جانب سے دیئے گئے کسی ممکنہ جواب کو سننے کی کوشش کر رہے ہیں،ناسا کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر وہ اس سوال کا جواب حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تو وہ کائنات کے چھپے رازوں سے پردہ اٹھانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ناسا کی طرف سے پوچھا گیا سوال اور دنیا کی مختلف زبانوں میں اس کاترجمہ ذیل میں پیش کیا جا رہا ہے، اگر دنیا کے کسی بھی باسی کو اس سوال کا جواب پتا ہو تو ناسا کو اطلاع کریں ۔سوال یہ ہے ۔مجھے کیوں نکالا گیا؟‘‘اور میں سوچنے لگا کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم کے ایک ’’اہم ترین سوال ‘‘کا لوگ کس طرح مذاق اڑاتے ہیں۔ سو اپنی باری پر میں نےلوگوں سے اس میسج کے متعلق ان کا خیال پوچھاتو پتہ چلا کہ یہ سوال تو اتنا اہم ہے کہ کئی اداروں کے سینئر ترین لوگوں نے اس سوال پر غور کرنے کے لئے باقاعدہ اجلاس طلب کئے ہیں کہ سابق وزیراعظم کو ابھی تک اتنے آسان سے سوال کا جواب کیوں نہیں مل رہا ۔جب کہ بچے بچے کومعلوم ہے کہ نواز شریف کو کیوں نکالا گیا ۔اجلاس کا قصہ کچھ یوں ہے کہ ایک ادارے کے صاحبان ِ علم و دانش ایک طویل بحث کے بعد بھی اس نتیجے پر نہ پہنچ سکے کہ سابق وزیر اعظم کو کس طرح سمجھایاجائے کہ انہیں کیوں نکالا گیا تو اُسی ادارے کا ملازم ایک فائل لے کر آیااور کہنے لگا‘‘ جناب یہ فائل نواز شریف کو بھجوا دیجئے انہیں اپنے سوال کا جواب مل جائے گا جب فائل کا کور اٹھایا گیاتو اُس میں فیصلے کا اردو ترجمہ رکھا ہوا تھا۔چہروں پر مایوسی پھیل گئی ۔ انہوں نے کہا’’ یہ کام تو تحریک انصاف والے پہلے کرا کے نواز شریف کو بھیج چکے ہیں ۔‘‘ تو ملازم بولا ’’اُس ترجمے میں دراصل ایک جملے کاترجمہ غلط ہوگیا تھا جس کے سبب سابق وزیر اعظم کو اپنے سوال کا جواب نہیں مل سکا ۔وہ جملہ یہ تھا کہ ’’یہ فیصلہ گزشتہ فیصلےکا تسلسل ہے‘‘ اس ترجمے میں اس بات کا ابہام چھوڑ دیا گیا تھا کہ کیا یہ ’’تسلسل‘‘ گزشتہ فیصلے کی تصدیق بھی کرتا ہے یا نہیں جس میں سابق وزیراعظم کو گاڈ فادر قرار دیا گیا تھا یعنی تمام جرائم کا سربراہ۔ اس ترجمہ میں باقاعدہ یہ لکھ دیا گیاہےکہ یہ فیصلہ گزشتہ فیصلہ کا تسلسل ہے یعنی اُس کی تصدیق کرتا ہے ۔‘‘

تقریب میں سہیل وڑائچ کے کالم

The party is Over اور ’’وزیر اعظم بو۔ وزیراعظم بو‘‘ بھی زیر بحث آئے۔ اُن کے نقطہ نظر کے حق میں اور اُس کے خلاف باتیں بھی ہوئیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ ایک صحافی کو سہیل وڑائچ کی طرح غیر جانب دار ہونا چاہئے۔ اسے پوری دیانت کے ساتھ اپنے پروفیشن کےلئے کام کرنا چاہئے۔ رات کو رات اور دن کو دن کہنا چاہئے۔ اپنے مفادات کےلئے سورج کو سیاہ گولہ کہنے والے لوگ تاریخ کے ماتھے پر بد نما داغ کی مثال ہوتے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ یہ کام بہت مشکل ہے۔ برسوں سے اہل ِ صحافت کا یہی تجربہ ہے کہ یہ غیر جانب داری صحافی کو ہمیشہ نقصان میں رکھتی ہے شاید اسی لئے اِس وقت کم ہی سہیل وڑائچ جیسےلوگ رہ گئے ہیں۔ تقریباً تمام میڈیا تقسیم ہوچکا ہے۔ اپنے اپنے نقطہ نظر کادام ِ ہمرنگ ِ زمین سب کے پائوں جکڑ چکا ہے ۔میں اس عمل کا کریڈٹ بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کو دیتا ہوں۔ نجانے سہیل وڑائچ کسے دیں گے۔

115 — ایک تقریر کہ جو وجہ ِ تسلی نہ ہوئی

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-115 | ↑ فہرست

ایک تقریر کہ جو وجہ ِ تسلی نہ ہوئی

====================

ایک تقریر کہ جو وجہ ِ تسلی نہ ہوئی

منصور آفاق

سانحہ ء گلشن اقبال پر جتنے آنسو بہائے جائیں جتنی تسلیاں دی جائیںکم ہیں۔کاش پنجاب میں وہ آرمی آپریشن جو اس واقعہ کے بعد شروع کیا گیا ہے۔وہ اس سے پہلے شروع کردیا جاتا ۔ عین ممکن ہے کہ اس وقت جہاںسے بین سنائی دے رہے ہیں وہاںمعمول کے شادیانے بج رہے ہوتے ۔واقعہ کی اندوہناکی اپنی جگہ پر مگربین الاقوامی ذرائع ابلا غ میںیہ واقعہ جس غلط انداز میں پیش کیا گیاہے ۔اسکی تکلیف کا اندازہ صرف پاکستان سے باہر رہنےوالے پاکستانی لگا سکتے ہیں ۔ مغربی میڈیا نے اس حادثہ کو ایسٹر کے ساتھ جوڑ کر یہ تاثر دیاہے کہ یہ بم دھماکہ در اصل ایسٹر کے تہوار کے موقع پر عیسائی اقلیت کو نشانہ بنانے کیلئے کیا گیاتھااور اس میں جاں بحق ہونے والی عورتیں اوربچے کرسچین تھے ۔جب کہ یہ بات صریحاً غلط ہے ۔ مرنے والوں72افراد میں سے صرف پندرہ افراد کرسچین تھے ۔اگر یہ دھماکہ ایسٹر پر کرسچین کے خلاف کیا گیا ہوتاتو گلشن اقبال میں نہیں لاہور کے کسی چرچ میںکیا گیا ہوتامگر بین الاقوامی ذرائع کو حقائق بتانے میںحکومتی مشینری نا کام رہی۔اندازہ لگائیے کہ ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا’’پاکستان میں ایسٹر کا تہوار خون میں نہلادیا گیا۔یہ مسیحی اقلیت کے خلاف جنونی تشدد ہے۔ایک بار پھر ہم سب کیلئے تشدد ، مکروہ اور تباہ کن قتل و غارت باعث ِ افسوس ہے ۔حکومت پاکستان سے پُرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مسیحی اقلیت کا تحفظ یقینی بنائے ‘‘امریکہ کے صدر بننے کی دوڑ میں شامل ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں یہی تاثر دیا کہ یہ پاکستان میںمسیحی خواتین اور بچوں پربنیاد پرستوں کا حملہ تھا ۔ ٹرمپ اپنے مسلمان مخالف بیانات کی وجہ سے دنیا میںبہت مشہور ہوئے ہیں۔فرانسیسی ٹی وی نے بھی اس موضوع پرپروگرام کرتے ہوئے خودکش دھماکے میں مرنے والوں کو کرسچین قرار دیا ۔حیرت کی بات ہے کہ پاکستان کی طرف سے ابھی تک اس کی کوئی تردید نہیں کی گئی۔ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ ٹوئٹر پر ایک آدھ ٹوئٹ میں کسی وزیر کو کسی پاکستانی سفیر کو کتنی دیر لگنی تھی یہ لکھتے ہوئے کہ اس دھماکے میں کسی مذہبی اقلیت کو ہرگز ٹارگٹ نہیں کیا گیا ۔ٹارگٹ عام پاکستانی بچے اور عورتیں تھیں اور وہی جاں بحق ہوئے ہیں۔مگر شاید ساری توجہ ڈی چوک پر مرکوز تھی۔ ادھر ادھر دیکھنے کا وقت نہیں مل سکا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے اس ہولناک حادثے کے سبب اپنا اہم ترین دورہ ء امریکہ منسوخ کیا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ انہوں نے یہ انتہائی دانشمندانہ فیصلہ کیا مگراس کا سبب انہیں صرف گلشن اقبال کے سانحہ کو قرار نہیں دینا چاہئے تھا۔لوگوں کو یہ کہنے کاموقع مل رہا ہے کہ جب لاہور میںیعنی ان کے اپنے گھر میں خون کی ہولی کھیلی گئی توانہوں نے اپنا اہم ترین دورہ ملتوی کردیاجب کہ سانحہ چار سدہ کے موقع پر وہ لندن چلے گئے تھے۔ سانحہ گلشن اقبال پر انہوں نے جو قوم سے خطاب کیا اُس میںبھی ان کی باڈی لینگونج پریشانی اور دکھ کا چیخ چیخ کراظہارکررہی تھی ۔ تقریر اہم تھی مگر اس میں کچھ باتیںاور بھی شامل کردی جاتیں تو زیادہ بہتر ہوتا۔ جنازے اٹھاتے عوام کو تسلیاں دینا اپنی جگہ پر ضروری تھامگر تقریر میں متفقہ طور پر منظور کردہ نیشنل ایکشن پلان کا ذکر بھی آنا چاہئے تھا کہ وہ کونسی وادی میں ہے کونسی منزل پر ہے ۔لوگ پوچھتے ہیں کہ دہشت گردی ، دہشت پسندی اور شدت پسندی کے خاتمے کا کوئی روڈ میپ بنایا گیا ہے تو وہ کیا ہے؟ دہشت گردی ختم ہونے تک چین سے نہ بیٹھنے کا عہد اپنی جگہ پرمگراُس کے عملی طریقہ کارکے اعلان سے حکومتی تسلی کوکچھ اور بھرم ملتا۔اس بات پربھی حیرت کا اظہار کیا گیا ہے کہ ان کی تقریر میں پنجاب میں شروع ہونے والے ملٹری آپریشن کا ذکر اپنی جگہ نہیں بنا سکا ۔ انہیں عوام کو یہ بتانا چاہئے تھا کہ پنجاب میں فوجی آپریشن کی اجازت دے دی گئی ہے ۔یہ پنجاب میںشروع ہو جانے والا فوجی آپریشن ان کی اجازت کے بغیرتو شروع نہیں ہو سکتا تھا

یہ بات بھی وضاحت طلب ہے کہ سیکورٹی اداروں کی طرف سے واضح طور پر کہہ دیا گیاہے کہ سندھ کی طرح پنجاب میں بھی آپریشن شروع کردیا گیا ہے اورپنجاب میں رینجرز کیساتھ خود آرمی بھی آپریشن میں شامل ہے۔ اس وقت تک ساڑھے تین سو سے زائد افراد گرفتارکئے جا چکے ہیں ۔جن میں دہشت گردوں کے سہولت کار بھی شامل ہیں۔دوسری طرف پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی نیا آپریشن شروع نہیں کیا جا رہا۔معمول کے مطابق جو کارروائیاں جاری ہیں صرف ان میں شدت لائی جائے گی۔وزیر اعظم نواز شریف اپنی تقریر میں ڈی چوک پر بیٹھے ہوئوں سے بھی بین السطور مخاطب ہوئے ۔کچھ لوگوں کو اس بات کا گلہ ہے کہ انہیں ڈی چوک تک کیوں پہنچنے دیا گیاہے۔کیا پھر کسی نے حکومت کے خلاف سازش کی ہے ۔جلوس کوڈی چوک تک جانے دینے والےافسران کے مطابق اگر یہ سازش ہے تو پھرحکومت نے خود اپنے خلاف کی ہے ۔میرے نزدیک انہیں نہ روکنے کا فیصلہ بہت اچھا اقدام تھا ۔حکومت نے بڑی دانشمندی سے معاملے کوسنبھال لیا ہے اگر خدانخواستہ وہاں کچھ لاشیں گر جاتیںتو صورتحال زیادہ خراب ہوجاتی ۔ڈی چوک پر عمران خان بھی تو126دن بیٹھے رہے ہیں ۔دوچار دن یہ بھی سہی۔اس بات کا علم بھی کم لوگوں کو ہے کہ دھرنے والوں میںسے زیادہ ترلوگوں کی سیاسی وابستگیاںہمیشہ حکمراں جماعت کے ساتھ رہی ہیں ۔ چہلم کیلئے راولپنڈی میں اجتماع کی اجازت بھی خود حکومت نے دی تھی حتی کہ راولپنڈی پہنچنے کیلئے زیادہ تر ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی نون لیگ کے لیڈران نے ہی کرکے دیا تھا۔کئی تبصرہ نگاروں سے یہ مصرعہ بھی سننے کوملا کہ’’اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے ‘‘۔مگرمیں ایسا نہیں سمجھتا میرے خیال میں حکومت نے بڑی خوش اسلوبی سے اس مسئلہ کو ہینڈل کیا ہے ۔بہر حال وزیر اعظم نوازشریف کی تقریر کے بارے میں مجموعی طور پر لوگوں یہی خیال ہے کہ

غم کے تاریک مکانوں میں تجلی نہ ہوئی

ایک تقریر کہ جو وجہِ تسلی نہ ہوئی

116 — غزالوں کے تعاقب میں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-116 | ↑ فہرست

غزالوں کے تعاقب میں

====================

غزالوں کے تعاقب میں

منصورآفاق

آئیے آج کچھ درختوں سے پوچھتے ہیںکچھ پرندوں کی باتیں سنتے ہیں کچھ غزالوں سے ہمکلام ہوتے ہیں۔ایک بار پہلے بھی میں اِن کی محفل میں گیا تھا۔لمبی گفتگو ہوئی تھی۔ پوچھتے تھے کہ راوی اور ستلج میںریت کیوں اڑ نے لگی ہے ۔بہتے ہوئے ٹھنڈے پانیوںپر کیاکسی آسیب کا سایہ ہو گیا ہے یا انہیں بھی بیچ دیا گیا ہے۔آج جب دوبارہ ملا قات ہوئی تو وہ بہت اداس تھے۔پیڑوں کے پتوں پر اوس کی طرح آنسوبکھرے ہوئے تھے ۔پرندوں کی آنکھوں میں مایوسیاں بھری ہوئی تھیں۔چرندوں کے چہرے سراپا سوال تھے ۔مجھ سے پوچھنے لگے کہ چھانگا مانگا کے جنگلات کون چرا لے گیا ہے ۔کندیاں کے جنگل کہاں چلے گئے ۔ڈفر اور مری کے جنگلات گم ہوگئے ہیں۔ ایک پرندے نے کہا ’’میں نے تو انہیں صوبہ پختون خوامیں ہجرت کر جانے کا مشورہ دیا ہے ۔سنا ہے وہاں عمران خان کروڑوں درخت لگوا رہے ہیں ۔

میںخاموش رہا۔ انہیں کیا جواب دیتا ۔ میری اخبار بین نظر سے تو تازہ تازہ پنجاب کے محکمہ جنگلات کا یہ بیان گزرا تھا کہ محکمہ لکڑی کی چوری کے واقعات میں خاطر خواہ کمی لانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ جنگلوں کے خاتمے کی خبر میرے لئے عجیب تھی۔دل پیڑوں کی حفاطت کرنے والوں پر نثار ہورہا تھا کہ اِس خوف سے درخت ہی کاٹ دئیے ہیں کہ کہیں کوئی چرا کرنہ لے جائے۔تحقیق کہ اٹک سے لیکر سندھ کے بارڈر کوٹ سبدل تک اب درختوں کا ذخیرہ کہیں نظر نہیں آتا۔میں چوری ختم کرنے کے اِس شاندار طریقے پرمتعلقہ ادارے کے اعلیٰ عہدیداران کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔(ایں سعادت بزورِ بازو نیست)

مجھے کندیاں کے گھنے جنگلوں کا بہت دکھ ہے میں جوانی میں وہاں شکار کھیلا کرتا تھا۔شوق ِشکار کے سبب کچھ فارسٹ گارڈ زسے اب تک علیک سلیک ہے ۔جب میں نے ایک جاننے والے گارڈ سے درختوں کے اجتماعی قتل عام کا سبب پوچھاتو عجیب کہانی سامنے آئی ۔اس نے بتایا ہے کہ ’’جنگل اوپر والوں کے حکم سے کاٹے گئے مگر جنگلات کی تباہی و بربادی کی ساری ذمہ داری نیچے والوں پر ڈال دی گئی ۔ خودمجھ پر ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کی ریکوری ڈالی گئی ہے۔صرف مجھ پرہی نہیں پنجاب کے تمام فارسٹ ڈویژنوں میںمجھ جیسے بے شمارچھوٹے ملازمین پر کروڑوں روپے کے نقصان کی ریکوریاں ڈالی گئی ہیں۔ کروڑوں روپے کے درخت ہم معمولی ملازم کس طرح کاٹ کر لے جا سکتے ہیں۔ اگرجنگلوں کا خاتمہ واقعی چھوٹے ملازمین ہی نے کیا ہے تو پھر بڑے افسران اس وقت کہاں سو رہے تھے ۔اُ س کے بقول اگر مختلف فارسٹ ڈویژنوں کے فارم نمبر گیارہ کی پڑتال کی جائے توبہت سے فارسٹ گارڈ ایسے نظر آئیں گے جن پر پچاس سے ستر لاکھ روپے کی ریکوریاں ڈالی گئی ہیں۔ اگر ہم فارسٹ گارڈز اپنی عمربھر کی تنخواہیں بطور ریکوری قومی خزانے میں جمع کروادیں توتب بھی واجب الادا رقم پوری نہیں ہو سکتی ۔ جبکہ افسران کو بچانے کے لئے کچھ عرصہ کے لئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میں بھیج دیا جاتا ہے۔یوں انکوائری رپورٹیں سیکشن آفیسرز کے رحم و کرم پر رہ جاتی ہیں۔ ‘‘

درختوں کے کٹ جانے کا دکھ جہاں پرندوں کو تھا وہاں اعلیٰ افسران کو بھی کچھ دیر پریشانی لا حق رہی۔ انڈے کھاتے کھاتے جب اچانک مرغی ذبح کر لی جائے تو ایسی کیفیات دلوں میں وارد ہوتی ہیں۔ بہرحال وہ زیادہ دیر خسارے میںنہیں رہے۔انہوں نے جلدہی کچھ اور فائدہ مند ذرائع تلاش کرلئے۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق محکمہ جنگلات کے لال سوہانرا نیشنل پارک (بہاول پور)سے کروڑوں روپے کی مالیت کے ڈھائی سو سے زائدانتہائی قیمتی ہرن لا پتہ ہو گئے ۔حکام ِاعلیٰ کو جیسے ہی معلوم ہوا تو انہوںنے اِس مقدمے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے روایت کے مطابق ایک کمیٹی تشکیل دے دی ۔ کمیٹی کے ارکان نے پارک کا دورہ کیا یعنی جائے وقوعہ کا معائنہ کیااورجو چوری ہونے سے بچ گئے تھے ان ہرنوں کی تعداد سے متعلق حتمی رپورٹ مرتب کی اور فیصلہ کرنے والوں کے سپرد کردی۔اطلاع کے مطابق رپورٹ میںچوری ہوجانے والے ہرنوںکا ذکر نہیں کیا گیاتھا ۔بیچارے گم شدگان کو کون پوچھتا ہے۔(چاہے آدمی ہوں یا ہرن )جب گم ہونے والوں کا ذکر نہیں تھا تو گم کرنے والوں کا کیسے ہوسکتا تھا۔ سومعاملہ دبا دیا گیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک لاکھ27 ہزار ایکڑ پر محیط لال سوہانرا نیشنل پارک میں دوبارہ انہی ہرنوں کے ساتھ واردات ہوئی ہے۔ پارک کے نئے انچارج نے ان کی تعداد پرتحفظات کا اظہار کیا تو سیکریٹری جنگلات نے ہرنوں کی گنتی کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیلذ دے دی ۔ کمیٹی نے ہرنوں کی تعداد میں نمایاں کمی محسوس کی۔ دفتری ریکارڈ کے مطابق پارک میں ساڑھے تین سو سے زائد چنکاڑے اور کالے ہرن ہونے چاہئے تھے لیکن پارک میں دوسو سے زیادہ ہرن موجود نہیں۔سو پھر کمیٹی بنادی گئی ہے۔

یہ ہرنوں کی وہ نایاب قسم ہے جس کے شکار پر دنیا بھر میںپابندی عائد ہے ۔ فطرت کے حسن اور صناعی کا یہ شاہکار مسلسل دنیا میں معدوم ہوتا جارہا ہے ۔فطرت کے اس بیش بہا تحفہ کا تحفظ کرنا ہم پر فرض ہے۔ بہر حال پنجاب میں اتنی بڑی تعداد میںہرنوں کا غائب ہونا کسی المیہ سے کم نہیں ۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو فوری طور پرپیڑوں پرندوں چرندوں اور درندوںکی گم شدگی کا نوٹس لینا چاہئے کیونکہ ان کا شمار بھی ان کی رعایا میں ہوتا ہے۔رعایا سے یاد آیا کہ رعایا کو بغاوت پر آمادہ کرنے والے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری دونوں انڈیا میں موجود ہیں۔شیخ رشید بھی پہنچ چکے ہیں۔یہ لوگ غزالوں کی طرح گمشدہ تو نہیں ہیں مگران کی خبر ضروررکھئے ۔ایسا نہ ہوکہ کل کہیں نون لیگ والوں کو لندن سازش کی طرح کلکتہ سازش کی کہانیاں نہ بُننی پڑجائیں۔

117 — سلیم شہزاد اسٹریٹ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-117 | ↑ فہرست

سلیم شہزاد اسٹریٹ

====================

سلیم شہزاد اسٹریٹ

میں نے اپنی موٹربوٹ دریائے سین کے کنارے پر روک دی اور پھر مونا لیزا بھی میرا ہاتھ پکڑ کر بوٹ سے اتر آئی۔ہم شانزے لیزے کی طرف بڑھ رہے تھے ایفل ٹاور کی بلندیاں ہماری پشت پر تھیں ۔پھر ہم نے سڑک کے بیچ بنی ہوئی نپولین بونا پارٹ کی یادگار کراس کی اور تھوڑا سا چل کر لیونارڈو ڈوِنچی ا سٹریٹ میں آ نکلے ۔مونا لیزا کے قدم کچھ تیز ہوگئے وہ جلدی سے جلدی اپنے خالق کی گلی سے نکل جانا چاہتی تھی ۔خیر ہم بالکل ساتھ ہی پکاسو روڈ پر مڑ گئے ۔وہاں سے والٹیئر روڈ پر جا نکلے۔ابھی تھوڑی سی دور گئے تھے کہ فرائیڈ ایونیو آگیا ۔پھر سارتر اسٹریٹ سے ہوتے ہوئے ہم سلیم شہزاد ا سٹریٹ پرآگئے۔اونچی اونچی بلڈنگوں میں گھری ہوئی یہ پتلی سی سڑک پیرس کے بالکل وسط میں تھی اس سڑک کا نام پہلے لارڈ بائرن ا سٹریٹ ہوا کرتا تھا ۔چند قدم چلے تو ہمیںاپنے بائیں طرف پاکستانی سفارت خانہ دکھائی دیا۔(پاکستان زندہ باد)

جیسے ہی گلی ختم ہونے کو آئی تو سامنے ایک کافی شاپ پر’’ روسو ‘‘اور’’پکاسو‘‘بیٹھے انقلابِ فرانس کی پینٹنگز پرگپ شپ کررہے تھے۔یہیںجنرل ڈیگال سے بھی علیک سلیک ہوئی ۔ چند قدم اور اٹھائے تو سامنے سارترکھڑا تھا وہ ہمارے ساتھ ساتھ چلنے لگا اُس نے مجھے مبارک باد دی کہ فرانسیسی حکومت نے یہ گلی سلیم شہزاد کے نام سےمنسوب کی ہے ۔اُس پاکستانی صحافی کے نام جس نے خونِ دل میں انگلیاں ڈبو کر سچ لکھا اور زندہ جاوید ہوگیا ۔شہادت کے مرتبے پر فائز ہوا۔میں جو پاکستانی ہوںمجھے لگا کہ ابھی میرا ضمیر زندہ ہے ۔

اور پھرمونا لیزا پکاسو کی کسی پینٹنگ میں گم ہوگئی اور میںصادقین کی بصری فرہنگ سے باہر نکل آیا۔مجھے محسوس ہوا جیسے لاہور کے الحمرا آرٹ سینٹر کے درمیان پارک میں بیٹھے ہوئے علامہ اقبال کے پاس کھڑا ہوں۔مجھے قریب ہی منوبھائی دکھائی دئیے جو آہستہ آہستہ چلتے ہوئے کشور ناہیدکی طرف جارہے تھے اور مجھے ان کا لکھا ہوا ایک کالم یاد آگیا ’’قتیل شفائی روڈ جس پر احمد ندیم قاسمی بھی رہتے ہیں ‘‘ احمد ندیم قاسمی اور قتیل شفائی ساتھ ساتھ رہتے تھے اور اسے حسنِ اتفاق کہئے کہ سڑک کا نام رکھنے والے حکام کی دوستی قتیل شفائی سے تھی۔سو انہوں نے وہ سڑک اپنے دوست کے نام پر منسوب کردی گئی۔اور منو بھائی سر پیٹ کر رہ گئے ۔اب وہاں سے احمد ندیم قاسمی کا مکان تو کہیں اورمنتقل نہیںکر سکتے تھے۔سو انہیں لکھنا پڑ گیا۔ ’’قتیل شفائی روڈ جس پر احمد ندیم قاسمی بھی رہتے ہیں ‘‘

مگردوستو! اہل ِفرانس بڑے بے مروت ہیں۔وہ تعلقات یا مفادات پر سڑکوں کے نام نہیں رکھتے۔وہاںاتنی آسانی سے سڑکیں کسی کے نام سے منسوب نہیں ہوتیں۔وہاں کسی کے نام سڑک یا گلی کے منسوب ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ کسی کی عظمت کو اپنی نسلوں کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔اور اس کام کیلئے پوری چھان بین کی جاتی ہے ۔اور اگر کہیں کوئی غلطی سرزد ہوجائے تو لوگ کورٹ چلے جاتے ہیں کہ آنے والی نسلوں کو گمراہ کیا جارہا ہے ۔

گزشتہ چند سالوں میںحکومت پنجاب نے بھی بڑے سوچ سمجھ کر سڑکوں کے نام رکھے ہیں۔وارث میرسے منسوب انڈرپاس یاد آگیا ہے ۔وارث میرپاکستانی صحافت میں ایک بہت ممتاز نام ہے۔ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ جابر سلطان کے سامنے کلمہ ء حق کہا ۔ایک دن طارق مرزاجس نے یورپ میں پیدا ہونے کے باوجوداردو زبان میں کمال کی شاعری کی ہے۔ وہ اور میں لاہور میںکچھ دوستوں کے ساتھ کہیں جارہے تھے۔ نہر والی سڑک پر وارث میر انڈر پاس سے گزرے تو طارق نے پوچھا کہ یہ وارث میر کون تھے چونکہ طارق کی ساری زندگی مغرب میں گزری تھی اس لئے وہ انہیں نہیں جانتا تھا۔ ایک ادیب دوست جس کا حکومتی معاملات میں بڑا عمل دخل ہے۔کہنے لگا،دراصل ہم جب اِس انڈر پاس کا نام رکھ رہے تھے تو کچھ لوگ چاہتے تھے کہ اسے پنجابی کے عظیم شاعر وارث شاہ کے نام سے منسوب کیا جائے اور کچھ دوستوں کاخیال تھا کہ اس انڈرپاس کا نام اردو زبان کے عظیم شاعر میر تقی میر کے نام پر رکھا جائے جب جھگڑا بہت بڑھ گیا توطے یہ پایا کہ دونوں کا نام ملا کر رکھ دیتے ہیں سو اس لئے اس کا نام وارث میر انڈر پاس رکھ دیا گیا‘‘مجھے ہنسی بھی آئی اور تکلیف بھی ہوئی ۔لگا کہ اہل قلم اہل صحافت کو برداشت نہیں کرپا رہے۔میں نے طارق سے کہاکہ یہ مذاق کر رہے تھے وارث میر اردو صحافت کا ایک بہت بڑا نام ہے۔

یورپ والوںمیں ایک اچھی یا بری بات یہ ہے کہ وہ سڑکوںیااداروں کے نام زندہ شخصیات کے ناموں پرکم رکھتے ہیں چاہے وہ شخصیت وزیر اعظم یا صدر مملکت ہی کیوں نہ ہو۔ آپ کو برطانیہ میں کہیں ٹونی بلیئر روڈ یا ڈیوڈکیمرون اسپتال دکھائی نہیں دے گا۔وہاں انہی شخصیات سے کچھ منسوب کیا جاتا ہے جنہیں تاریخ بھلا نہیں سکتی۔مثال کے طور پربرطانیہ کی ایک سڑک نواب علی کے نام سے بھی منسوب کی گئی ہے ۔نواب علی ایک فوجی تھے جنہوں نے دوسری جنگ عظیم میں برطانیہ کیلئے شاندار خدمات سرانجام دی تھیں۔جرمنی میں دریائے نیکر کے قریب ایک سڑک علامہ اقبال کے نام سے بھی منسوب ہے۔اسپین کے شہر بارسلونا میں ایک سڑک محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام سے منسوب کی گئی ہے ۔نیویارک کی ایک سڑک ایک پاکستانی نژاد امریکن نوجوان سلمان ہمدانی کے نام سے بھی منسوب ہے ۔ ناروے کی ایک سڑک روبینہ رانا کے نام سے منسوب کی گئی ہے روبینہ رانا معروف شاعر جمشید مسرور کی وائف تھیں۔یہ صرف یورپ کی باتیں ہیں وگرنہ دنیا میں میں نے بڑی بڑی عجیب سڑکوں کے نام بھی دیکھے ہیں۔

118 — لبِ مہران ۔ عمران خان

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-118 | ↑ فہرست

لبِ مہران ۔ عمران خان

====================

لبِ مہران۔ عمران خان

منصورآفاق

سکھر میں دریائے سندھ کے بائیں کنارے لبِ مہران پارک ہے، یہ سکھر کے باسیوں کی پسندیدہ تفریح گاہ ہے۔ اس کے ارد گرد کھانوں کے اسٹال لگے رہتے ہیں ۔وہاں کشتی رانی کا بھی بندو بست ہے جہاں شہر کےلوگ کشتیوں میں بیٹھ کر دریا کی سیر کرتے ہیں ۔ہولی اور عید کے تہوار بھی یہیں منائے جاتے ہیں ۔شاید اسی پارک کے منظر نے شیخ رشید کو مجبور کردیا کہ وہ سکھر کو وینس قرار دے دیں ۔

اس مرتبہ اس پارک نے ایک نیا نظارہ دیکھا ۔گزشتہ جمعہ کے روز یہاں نئے سندھ کا پہلا فیسٹیول منایا گیا۔ پنڈال میں پچاس ہزار کرسیاں لگائی گئی تھیں مگر لوگ دریا میں کھڑی ہوئی کشتیوں پر بھی بیٹھے ہوئے تھے ۔عمران خان کی اعتماد سے بھری ہوئی گفتگو سکھر کے لوگوں نے پورے یقین کے ساتھ سنی ۔یہ تبدیلی کے نقیب عمران خان کا سلطنت ِ لاڑکانہ و نواب شاہ کی طرف پہلا قدم تھا ۔سکھر کے لوگوں نے اِس کی چاپ سنی اور کہا ۔’’معصوم شاہ جو مینارو ‘‘کے قدیم گھنٹہ گھر کی آواز تبدیلی سے ہم آہنگ ہونے لگی ہے ۔’’سادھو بیلو ‘‘ کے جزیرے کے گہرے اور پُر یقین سکوت سے نکلتی ہوئی روشنیاں اور خوشبوئیں گنگنا نےلگیں کہ ’’عمران خان کے جلسے میں ناچنے کو جی کرتا ہے‘‘۔ ’’ستین جو آستاں ‘‘(سات کا آستانہ ) کی قبروں سے سندھ کی مجبور مقہورعورت کےلئے آزادی کی کرنیں پھوٹنے لگی ہیں۔ہاریوں کی جدوجہدکے کان میں امید کی گھنٹیاں بجی ہیں ۔سندھ کے ظالم جاگیردار کے پائوں سے زمین نکلنے کے خواب پھر آنکھوں تک آئے ہیں ۔

سند ھ میں شور برپا ہے کہ عمران خان پختونوں اور پنجابیوں کے بعد سندھیوں کےلئے تبدیلی کا پُر نور سویرا بننے والے ہیں ۔اِ س اجالوں بھری صبح میں سرخی ہوگی مگر صرف ظالموں کے خون کی ۔کچھ عر صہ پہلے شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ’’تحریک انصاف سندھ میں بھی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی ۔ تحریک انصاف کے حوالے سے مخالف سیاسی رہنماؤں کے اندازے غلط ثابت ہوں گے۔ جس طرح پورے ملک میں سیاسی رہنما تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں اسی طرح سندھ میں بھی بہت سارے سیاسی رہنما ہم سے رابطے میں ہیں‘‘تو تجزیہ کاروں نےکچھ زیادہ اہمیت نہیں دی تھی لیکن سکھر میں ہونے والے جلسے نے بتا دیا کہ جو کچھ شاہ محمود قریشی نےکہا تھا وہ سچ تھا ۔

برسوں سےوقت کے فرعونوں نے سندھی عوام پر جو ظلم کئے ہیں عمران خان ان کے خاتمے کےلئے میدان میں اتر آئے ہیں ۔انہیں یقین ہے کہ نواز شریف کی طرح سندھ کا فرعون بھی بہت جلد یہی کہے گا ’’مجھے کیوں نکالا گیا ‘‘۔سرے محل سندھی عوام کا ہے۔ انہیں ملنا چاہئے ۔سندھ کا پیسہ چوری ہو کر باہر گیا ہے۔

سندھیوں کو میرے ساتھ مل کر ظالموں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ سندھ کے حالات جب بہتر ہونگے تو پاکستان کی تاریخ کا سنہری دور شروع ہو گا اور یہ سب کچھ ہونے والا ہے۔وہ وقت آنے والا ہےجب سندھ کا پانی صرف جاگیرداروں کے نہیں چھوٹے کسانوں کے حصے میں بھی آئے گا۔انشاءاللہ سندھ کی پولیس بھی خیبر پختونخوا کی طرح کام کرے گی ۔ سندھی عوام صوبہ سندھ کی پولیس سے کتنے تنگ ہیں اُس کا اندازہ اس واقعہ سے بہتر انداز میں ہو سکتا ہے کہ سندھ کے کندھ کوٹ کے علاقہ میں آٹھ افراد پر مشتمل فیملی جس میں پانچ بچے تھے دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔دریا میں ڈوبنے کی وجہ یہ ہوئی کہ کسی کیس میں پولیس اس خاندان پر پہلے بھی خاصا تشدد کرچکی تھی اور اب پھر تلاش میں تھی ۔پولیس سے بچنے کےلئے انہوں نےدریا برد ہونا بہتر سمجھا۔

عمران خان نےسندھ کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی تعیناتی یقینی بنانے کا بھی وعدہ کیا ہے ۔ بالکل اسی طرح جیسے خیبرپختون خوا میں جب تحریک انصاف کی حکومت آئی تھی تو پورے صوبے کے اسپتالوں میں صرف تین ہزار ڈاکٹرز تھے اس وقت اُن کی تعداد نو ہزار ہوچکی ہے ۔صوبہ سندھ کے اسپتالوں کے حالات یہ ہیں کہ اسی شہر سکھر کے ٹیچنگ اسپتال کا درجہ رکھنے والے سول اسپتال میں ایک ہی دن میں 6 بچے فوت ہو گئےاوراس کی وجہ بچوں کے وارڈ میں انکیوبیٹر کی خرابی تھی ۔پورے سندھ میں سرکاری ریسکیو سروس نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔

شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سندھ میں ظلم کے خاتمے کے دن آ گئے ہیں ۔اب سندھ کی تقسیم نہیں ہو سکتی ۔ اب کوئی ایسا ڈیم نہیں بن سکتا جو سندھیوں کے حقوق کو پامال کرے ۔

صوبہ سندھ کا اگر 1934ء کے زمانے کا مطالعہ کیا جائے تو اب تک صورت حال میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی۔ اُس دور میں سندھ بمبئی کا حصہ ہوا کرتاتھا اور سندھ کے وہی خاندان بمبئی کی حکومت کا حصہ تھے جو آ ج ہیں ۔ سندھ کی سیاست انہی سندھی جاگیرداروں کا تسلسل ہے۔ پارلیمنٹ کا بہت بڑا حصہ انہی کے ہاتھ میں ہے۔ یہ سلگتا ہوا سوال ہے کہ وڈیروں کی موجودگی میں سندھ میں تبدیلی کیسے آ ئے گی؟ بے شک متوسط اورنچلے متوسط طبقے میں بہتری ہی تبدیلی کا محرک ہوتی ہے اورپاکستان کا سب سے زیادہ نچلا طبقہ صوبہ سندھ میں ہے ۔کیا اِس استحصالی جاگیردارانہ نظام میں ممکن ہو سکے گا کہ غریب آدمی کی آمدنی میں اضافہ ہو۔اُسے اتنے وسائل کیسے میسر آئیں کہ اُس کی زندگی کی گاڑی چلتی رہے۔ اس کے بچےتعلیم حاصل کر سکیں ۔ گھر میں کوئی بیمار ہو تو اُس کاعلاج ممکن ہوسکے ۔یقیناً تحریک انصاف ان تمام سوالوں کا جواب تلاش کررہی ہے وہ سندھ کی ترقی کےلئے ایک ایسے خصوصی پیکیج پر غور رہی ہے جس کے نتیجے میں بے زمین ہاریوں کو زمینیں مل جائیں ۔بے گھروں کو چھتیں نصیب ہو سکیں ۔ علاج معالجہ ہر گھر کی دہلیز تک پہنچ سکے ۔لوگوں کے پاس آمد و رفت کی سہولتیں بھی ہوں اورانہیں استعمال کرنے کے وسائل بھی ہوں۔ ہر سندھی کی عزتِ نفس بحال ہوسکے۔ہر سندھی کو انصاف مل سکے ۔ بلاول بھٹو تک۔ یعنی بے نظیر بھٹو کے قاتل بھی قانون کی گرفت میں آسکیں ۔

119 — افغان مہاجرین اور مردم شماری

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-119 | ↑ فہرست

افغان مہاجرین اور مردم شماری

====================

افغان مہاجرین اور مردم شماری

منصور آفاق

یہ خبر میرے نزدیک تو ناقابل یقین ہے کہ حکومت افغان مہاجرین کو باقاعدہ پاکستانی شہریت دینے پر غور کر رہی ہے ۔کہا جارہا ہے کہ اس کے پس منظرمیں زیادہ تر حکومتی اتحادی پارٹیوں کی کوششیں کار فرما ہیں ۔دراصل مارچ میں ہونے والی مردم شماری بلوچستان ، صوبہ پختون خوا اور صوبہ سندھ میں مختلف پارٹیوں کے تناسب کوبری طرح متاثر کرنے والی ہے ۔ خاص طور پر سندھ میں اس بات کا خدشہ ہے کہ وہاں سندھی اقلیت میں نہ چلے جائیں۔فاروق ستار اسی امید پر دوہزار اٹھارہ میں اپنا وزیر اعلیٰ بنانے کی امید لگائے بیٹھے ہیں ۔یہ بات پیپلز پارٹی کےلئے یقینی طور پر ناقابل برداشت ہوگی ۔حکومت کی پیپلز پارٹی کے ساتھ سودےبازی میں یہ بھی طے ہوسکتا ہے کہ حکومت مردم شماری پھر ملتوی کر دے ۔صدر زرداری کی آمد پر وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سےخوشی کا اظہار نون لیگ اور پیپلز پارٹی میں بڑھتے ہوئے فاصلے کم کرنے کی طرف واضح اشارہ ہے ۔نئے سال کے آغاز میں ’’نواز زرداری ملاقات‘‘کے امکانات روشن ہیں جو رائےونڈ کےلئے بلاول بھٹو کی الٹی گنتی کو سیدھا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔

مردم شماری کے تناظر میں صوبہ پختون خواکی مذہبی پارٹیوں کو بھی یہ خدشہ ہے کہ ان کی نشستیں بڑھنے کی بجائے کم ہو سکتی ہیں ۔وہ لوگ یہ سوچتے ہیں کہ ضربِ عضب کی وجہ سے ان کے ووٹ بنک کو جو نقصان پہنچا ہے وہ افغان مہاجرین کوپاکستانی شہریت ملنے سےنہ صرف پورا ہوسکتا ہے بلکہ اس میں اضافہ ہوسکتا ہےاوربلوچستان میں محمود خان اچکزئی اور اس کے عزیزوں کے انتخابی حلقوں میں لاکھوں مہاجرین آباد ہیں ۔اور ان کی کامیابیوں کے پیچھے بھی ان کا اہم کردار ہے ۔ افغان مہاجرین کو پاکستانی شہریت مل جانے سے انہیں بہت زیادہ سیاسی فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔ چند دن پہلے اس حوالےسےمحمود خان اچکزئی نے جو عجیب و غریب بات کی تھی میں اُس پرحیران ہوا تھا اور سوچ رہا تھا کہ کیسے کیسے خود ساختہ دانشورپاکستان کی قسمت کا فیصلہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔

موصوف نےفرمایا تھاکہ ’’ارکان ِ پارلیمنٹ اور وزراءسمیت آدھے پاکستانیوں نےدہری شہریت حاصل کر رکھی ہے تو پھر افغان مہاجرین کو پاکستانی شہریت کیوں نہیں دی جا سکتی ‘‘۔’’افغان مہاجرین کےلئے سرحد سے اٹک اور میانوالی تک ایک صوبہ بنایا جائے جس کا نام افغانیہ رکھا جائے ‘‘۔پہلا الزام تو انہوں نے ممبرانِ اسمبلی پر لگایاتھاکہ آدھے ممبران دہری شہریت رکھتے ہیں یعنی آدھے ممبران کو نااہل قرار دیا جانا چاہئے ۔دوسری بات انہوں نے یہ فرمائی تھی کہ’’افغان مہاجرین کو پاکستانی شہریت کیوں نہیں دی جا سکتی ‘‘۔وہ دراصل اسی کوشش کی پہلی کڑی تھی ۔ایسا سوچنے وا لوں کو شایدیہ معلوم نہیں کہ دنیا کا کوئی ملک بھی اس طرح مہاجرین کو شہریت نہیں دیتا ۔دنیا کے ترقی یافتہ ممالک اپنے ملک میں آنیوالوں کو ریفوجی اسٹیٹس دیتے ہیں اور جیسےہی انہیں احساس ہوتا ہے کہ اپنے ملک میںان کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں انہیں واپس بھیج دیا جاتا ہے۔شامی مہاجرین کی صورتحال البتہ خاصی مختلف ہے مگر انہیں کچھ ممالک نے مرحلہ وار شہریت دینے کا اعلان کیا ہے ۔مہاجرین کاکسی ملک میں شہریت حاصل کرلینا کوئی آسان کام نہیں ہوتا۔اس وقت تک ترقی یافتہ دنیا میں ایسے لوگوں کی تعداد کچھ زیادہ نہیں جنہیں ریفوجی اسٹیٹس رکھتےہوئے کسی ملک کی شہریت ملی ہو۔اسی بات سے اندازہ لگائیں کہ متحدہ کے بانی کو بھی گیارہ سال کے بعدبرطانیہ کی شہریت حاصل ہوئی اور وہ بھی صرف اس قانون کے تحت کہ برطانیہ میں قانونی طور پر مسلسل دس سال گزارنے والا کوئی بھی شخص شہریت حاصل کرسکتا ہے بشرط کہ اس نے انگریزی زبان ،برطانوی تاریخ اور برطانوی تہذیب سے پوری آگاہی کا امتحان دیا ہو اوراس عرصہ میں اس نے کوئی معمولی جرم بھی نہ کیا ہو حتی کہ ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی بھی نہ کی ہو۔شامی مہاجرین یا کسی ایسے فرد جس کی زندگی اپنے ملک میں خطرے میں ہو اسے تو پناہ دی جاسکتی ہے مگر جہاں ساڑھے تین کروڑ افغانی افغانستان میں چین سے رہ رہے ہیں وہاں پاکستان میں موجود تیس لاکھ اٖفغانیوں کو شہریت دینے کے مطالبہ پر سنجیدگی سے غور کرنا حیرت انگیز ہے ۔آخر انہیں اپنے ملک جاتے ہوئے کیا مسئلہ ہےالبتہ وہ افغانی جن کی پاکستانیوں کیساتھ شادیاں ہو چکی ہیں انہیں شہریت ضرور ملنی چاہئے۔

اچکزئی کےمطالبے میں یہ بھی شامل تھا کہ افغان مہاجرین کاعلیحدہ صوبہ بنایا جائے اور اس کا نام افغانیہ رکھا جائے جس میں پنجاب کے اضلاع شامل کئے جائیں ۔ناقابل عمل تو ہے ہی ۔عجیب و غریب حد تک ناقابل یقین بھی ہے۔بلوچستان سے میر حاصل بزنجو نے اس بات کی سختی سے مخالفت کی ہے ۔اور واضح طور پر کہا کہ’’ چاہے کچھ ہو جائے بلوچستان میں افغان مہاجرین کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔بلوچستان میں اس وقت بیس لاکھ سے زائد افغان مہاجر موجود ہیں ۔ ‘‘انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی تک مردم شماری کو موخر کیا جائے ۔‘‘افغان مہاجرین کو پاکستانی شہریت دلانے کا ایک سبب اور بھی بیان کیا جارہا ہے کہ اس عمل سے افغانستان اور پاکستان کے لوگوں میں بڑھتے ہوئے فاصلے کم ہونگے اور مستقبل میں افغانستان میں پاکستانی اثر و رسوخ میں اضافہ ہوگیا ۔ میں اس بات کو بھی تسلیم نہیں کرتا ۔میرے نزدیک ایسے کسی بھی عمل سے افغان حکومت پاکستان پر اور زیادہ افغان طالبان کی حمایت کا الزام لگائے گی ۔افغان صدراشرف غنی جو افغانستان میں امن لانے میں ناکام ہوچکے ہیں انہیں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کا جواز مل جائے گی ۔بہر حال یہ وزارتِ داخلہ کا معاملہ ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ چوہدری نثار علی خان اس سلسلے میں کیا سوچ رہے ہیں ۔عدالتی کمیشن کی رپورٹ کے جواب میں احسان مند میڈیانے ان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور وہ مستعفی ہوتے ہوتے رہ گئے ہیں مگر افغان مہاجرین کامعاملہ اگراسی طرح آگے بڑھتا رہا تو ان کا مستعفی ہونا یقینی ہوجائے گا۔

120 — ہم کو امید ہے دیوار کے وا ہونے کی

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-120 | ↑ فہرست

ہم کو امید ہے دیوار کے وا ہونے کی

====================

ہم کو امید ہے دیوار کے وا ہونے کی

منصور آفاق

میں نے کسی زمانے میں کہا تھا

ہر قدم پر کوئی دیوار کھڑی ہونی تھی

میں بڑا تھا مری مشکل بھی بڑی ہونی تھی

عمران خان کا معاملہ بھی مجھے اِسی شعر سے ملتا جلتا دکھائی دیتا ہے ۔وہ بھی انصاف کی تلاش میں جس سمت جاتے ہیں سامنےکوئی دیوار کھڑی ہوتی ہے یا کھڑی کر دی جاتی ہے ۔جنہیں بڑی حکمت اور چالاکی سے گرانا پڑتا ہے ۔یعنی یہ کام کوئی عمر رسیدہ عمرو عیارہی کر سکتا ہے۔ایک فوک کہانی ہے کہ دلہن والوں نے شرط عائد کی کہ بارات میں کوئی بزرگ آدمی نہیں ہوگا ۔شر ط تسلیم کر لی گئی ۔جب بارات منزل پر پہنچی تو انہیں ایک اینٹوں کی دیوار نظر آئی ۔ دلہن والوں نے کہا کہ دلہن کے لے جانے کےلئے ضروری ہے کہ یہ دیوار گرائی جائے مگر دیوار گرانے کےلئے صرف ایک اینٹ دیوار میں سے کھینچنے کی اجازت ہے ۔

بڑی دیر تک غور ہوتا رہا ۔ نوجوان دیوار کا جائزہ لیتے رہے مگر کسی ایسی اینٹ پر متفق نہ ہوسکے کہ جس کے کھینچنے سے ساری دیوار کا گرجانایقینی ہوجاتا ۔رات ہوگئی۔ مایوسی کے عالم میں اچانک پتہ چلا کہ بارات کا باورچی اپنی مدد کےلئے اپنے باپ کو دیگ میں چھپا کر ساتھ لایا ہوا ہے ۔جب اُس بزرگ کے سامنے مسئلہ رکھا گیا تواس نے جا کر اندھیرے میں دیوار پر ہاتھ پھیرا اور ایک اینٹ پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ یہ وہ اینٹ ہے جس کے کھینچنے سے دیوار گر پڑے گی ۔ صبح جب بارات نے دیوار گرا کر دکھائی تو دلہن والوں نے کہا تمہارے درمیان ضرور کوئی بزرگ آدمی موجود ہے ۔بہرحال وہ شرط جیت گئے ۔ عمران خان کے سامنے بھی جو دیوار کھڑی ہے اسے گرانے کےلئے بھی صرف ایک اینٹ نکالنے کی ضرورت ہے مگر ابھی تک عمران خان اُس اینٹ تک نہیں پہنچ رہے جس کے کھینچنے سے اس فرسودہ نظام کا راستہ روکنے والی دیوار زمین بوس ہوسکتی ہے۔

دوسری طرف نون لیگ نے بڑے بڑے بزرگ جمع کر رکھے ہیں ۔نون لیگ کے دامن میںتونوے نوے سال کےبزرگ بھی موجود ہیں۔جنہوں نے ساری زندگی دیواریں بنانے اور گرانے کا کام کیا ہے۔انہیں معلوم ہے کہ وقت کی رفتار کو کیسے سست کیا جاتا ہے ۔بے شک وقت نے ایک روز خود ہی اِن بوسیدہ دیواروں کو گرا دینا ہوتا ہےمگر میرے خیال میں آج کل اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ وقت کی رفتار تیز کرنے کےلئے اُس کی مدد کی جائے ۔اس میں بھی شک نہیں کہ عمران خان اٹھارہ سال سےمسلسل وقت کی امداد میں مصروف عمل ہیں مگرجن لوگوں نے دیوارکو سہاررکھا ہے وہ بھی کچھ کم نہیں ۔یہ جوابھی وزیر داخلہ کو گھر بھیجنے کا بندوبست کیا گیا ہے اس کے پیچھے بھی ایسے ہی کسی بزرگ کے ذہن ِ رسا کا باریک کام ہے ۔ قاضیوں کی عظمت اور فیض سے ایسے چراغ جلا لینا ہر کسی کے بس کا روگ نہیں کہ سانپ بھی مر گیا ہے اور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹی۔ پیپلز پارٹی سے کیا گیا تازہ ترین بھی پورا ہو گیا ۔اب تو لگ رہا ہے کہ بلاول بھٹو کے کئی مطالبات27 دسمبر سے پہلے پہلے پورے ہوجائیں گے۔بیچارےاعتزاز احسن ،ندیم افضل چن ، قمر زمان کائرہ اور فیصل کریم کنڈی منہ دیکھتے رہ جائیں گے ۔پیپلز پارٹی اور نون لیگ میں کوئی خلیج کوئی رخنہ کچھ بھی نہیں ڈالا جا سکے گا ۔

بہر حال سپریم کورٹ کی طرف سےجاری کردہ رپورٹ میں کئی حیرتیں حکومت کےلئے واقعتاً پریشانی کا سبب بھی بن سکتی ہیں خاص طور پرسپاہِ صحابہ، ملتِ اسلامیہ اور اہلِ سنت والجماعت کے نام سے کام کرنے والی ایک ہی تنظیم جس کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی ہیں اور خود فورتھ شیڈول میں شامل ہیں اس کے باوجود وزیر داخلہ سے ملاقاتیں کرتے ہیں اور اپنے مطالبات تسلیم کراتے ہیں ۔حکومت انہیں اسلام آباد میںجلسہ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔خیر اس بات کا ذکر رپورٹ میں تو نہیں ہے مگرپاکستان تو سارا جانتا ہے کہ اِسی تنظیم کے ایک شخص کونہ صرف الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی بلکہ اس کی فتح کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے وہ جو اکیسویں ترمیم کی گئی تھی جس کے تحت فوج کو اختیارات دئیے گئے تھے اور نیکٹا نام کا ایک ادارہ بنایا گیا تھاجس کی کار کردگی بظاہر توابھی تک زیرو ہے۔پتہ نہیں اب اُس کا کیا ہوگا کیونکہ اکیسویں ترمیم تو چند دنوں تک ختم ہونے والی ہے ۔اس رپورٹ میں وزیر داخلہ کے ساتھ تمام دہشت گردی کے سلسلے میں کام کرنے والی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو بھی موردِ الزام ٹھہرایا گیا ۔خاص طور پر ایک اہم خفیہ ایجنسی کو۔پیپلز پارٹی کی حکومت بھی اس سے مطمئن نہیں تھی ۔اس دور میں بھی اس ادارے کووزیر داخلہ کے ماتحت کرنے کی ایک ناکام کوشش کی گئی تھی ۔اگر چہ نئے چیف جسٹس کی طرح اس خفیہ ادارےکے نئے سربراہ کے متعلق یہ افواہ گرم ہے کہ وہ بھی موجودہ حکومت کا اپناآدمی ہے اس کے باوجود لوگوں کا خیال ہے کہ یہ حکومت اس ادارے کے کردار سے مکمل طور پر کبھی مطمئن نہیں رہی ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا صرف وزیر داخلہ ،داخلہ کی وزارت کو چھوڑتے ہیں یا رپورٹ میں درج باقی باتوں پر بھی کوئی عمل در آمد ہوتا ہے ۔ امکان تو نہیں ہے مگر ہو سکتا ہے ۔کیونکہ یہ سارے معاملات بزرگوںکے مشورے سے ہی طے ہوئے ہیں وگرنہ دیوار کے وا ہونے کی بھلا کہاں کوئی صورت ہوتی ہے ۔

121 — گورنری کی عمر

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-121 | ↑ فہرست

گورنری کی عمر

====================

گورنری کی عمر

منصور آفاق

آج میں جس بھی محفل میں گیا وہاں موضوع ِسخن صوبہ سندھ کے نئے گورنر جسٹس سعید الزماں صدیقی کی ذات ِ گرامی تھی۔ سب سے زیادہ گفتگو ان کی طویل العمری کے حوالے سے سنائی دی۔ اللہ تعالیٰ ان کی عمر دراز کرے۔ غالب نےاسی عمر میں کہا تھا

مضمحل ہوگئے قویٰ غالب

اب عناصر میں اعتدال کہاں

شاعر ِ مشرق نے ضعیفی کو جرم کہتے ہوئے اس کی سزا مرگ ِ مفاجات قرار دی ۔شاعرِ لاہورنے کہا کہ انہیں صدرِ پاکستان ممنون حسین نے صرف اس لئے گورنر لگوایا ہے کہ ان کی پیرانہ سالی پر بہت گفتگو ہونے لگی تھی انہوں نے سوچا کہ چلو اس طرح توپوں کا رخ کسی اور طرف ہوجائےگا۔ایک اطلاع کے مطابق گورنر کی سیکورٹی کے قافلے میں ایمبولینس اور ایک عددنرس کا بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔سب سے دلچسپ وہ خبر تھی جو حلف وفاداری کی تقریب ملتوی ہونے پر کسی شوخ رپورٹر نےلگائی کہ’’گورنر سندھ جسٹس سعید الزماں صدیقی کی حلف وفاداری کی تقریب ملتوی کر دی گئی اب یہ تقریب کل صبح ساڑھے دس بجے ہوگی ( بشرطِ زندگی )‘‘۔ایک خبر یہ بھی ہے کہ ان کےلئے مزارِ قائد کی سیڑھیاں چڑھنا ناممکن ہوگیا ۔

آج ہی جنرل پرویز مشرف کے ساتھ صدیقی صاحب کے اختلافات کی بنیاد کا قصہ مجیب الرحمن شامی کی زبانی سنا ،جس خوبصورتی سے انہوں نے سنایا ۔اُس خوبصورتی سے بیان کر نا تو میرے لئے ممکن نہیں پھر بھی داستاں سراہوتا ہوں ۔انہوں نے بتایا کہ ان دنوں روزنامہ پاکستان پروردی پوش انقلابیوں نے اپنی آنکھیں گاڑ لی تھیں۔ بہت تنگ کیا جارہا تھا ۔ابھی جسٹس رفیق تارڑ ہی صدر پاکستان تھے ۔ میں نے انہیں فون کیا اورکہاکہ میں چاہتا ہوں کہ روزنامہ پاکستان کی تقریب میں آپ شرکت کریں مگر انہوں نے معذرت کرلی کہ موجودہ صورت حال میں میرے لئے ممکن نہیں کہ میں آپ لوگوں کے فنکشن میں آ سکوں ۔(ایوان صدر کے قیدی اپنی مرضی سے کہاں جا سکتے ہیں ) مجھے خیال آیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس سعید الزماں صدیقی کو تقریب میں بلایا جائے ۔ میں نے مناسب سمجھا کہ ان سے ملاقات کرکے انہیں دعوت دی جائے ۔میں اسلام آباد آیا۔ ان سے ملا ۔ دعوت دی تو انہوں نے کہاکہ شامی صاحب! ابھی دو دن پہلے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کوئی جج بھی کسی سوشل تقریب میںشریک نہیں ہوگا ۔اگر آپ نے دو دن پہلے بھی دعوت دی ہوتی تو میں ضرور شرکت کرتا۔بس اتنی ہی بات ہوئی۔ چائے پی اور میں واپس آگیا ۔دوسرے ایک روزنامہ کے ایڈیٹر (جو کالم نگار اور اینکر بھی ہیں )نےپہلے صفحے پر یہ خبر لگائی کہ مجیب الرحمن شامی نےنواز شریف کا خصوصی پیغام چیف جسٹس سعید الزماں صدیقی تک پہنچادیا۔خبر کی تفصیل اتنی دل دہلانے والی تھی کہ جنرل پرویز مشرف کی نیند اڑ گئی۔انہوں نے کسی سے مشورہ کئے بغیر فوراًپی سی اوپر اوتھ لینے کے احکامات جاری کر دئیے ۔جسٹس سعید الزماں صدیقی نے پی سی او پر اوتھ اٹھانے سے انکار کر دیااورعہدہ چھوڑ کر ہیرو بن گئے ۔اپنی اپنی قسمت کی بات ہے ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ،جنرل پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ سنا کر بھی ہیرو نہ بن سکے۔

بہرحال وزیراعظم نواز شریف کو ان کی یہ ادا بھی پسند آگئی۔ انہوں نے دوہزار آٹھ کے انتخابات میں مسلم لیگ نون کی طرف سے انہیں صدارتی امیدوار نامزد کیا۔ یہ بات الگ ہے کہ اُس وقت وزیراعظم نواز شریف کو یہ معلوم تھا کہ ہمارے پاس اتنے ووٹ نہیں ہیں کہ صدیقی صاحب صدرِ پاکستان بناسکیں۔ پھر جب وقت آیا تو صدر پاکستان ممنون حسین کے شہد آمیزدہی بھلے اُن پر سبقت لے گئے۔بہرحال وہ صوبہ سندھ کے گورنر بن چکے ہیں یہ اور بات بقول سید نصیر شاہ…

کیسی بچگانہ ضدیں ہیں اِس ضعیفی میں نصیر

اِس ہمکتے ہاتھ سے کیا چاند پکڑا جائے گا

ویسے تاریخ بتاتی ہے کہ عمررسیدہ لوگ ہمیشہ وزیراعظم نواز شریف کےلئے فائدہ مندثابت ہوئے ہیں۔ دوہزار تیرہ کے انتخابات کے وقت پاکستان کے نگران وزیر اعظم میرہزار کھوسو تھے جن کی اُس وقت عمر پچاسی سال تھی اور چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم تھے جو عمر میں وزیر اعظم سے بھی کئی سال بڑے تھے۔ شریف فیملی ہمیشہ سے بزرگوں کا احترام کرتی چلی آ رہی ہے ۔ انہوں نے آج تک نوے سالہ معروف نعت خواں عبدالرزاق جامی کو بھی اپنے ساتھ رکھا ہواہے جو ان کے والد گرامی میاں شریف کو نعتیں سنایا کرتے تھے۔ وزیراعظم نے وزارت خارجہ بھی اپنے ستاسی سالہ بزرگ سرتاج عزیز کے حوالے کی ہوئی ہے ۔بیاسی سالہ راجہ ظفر الحق کو مسلم لیگ نون کا چیئرمین بنایا ہواہے۔78 سالہ جسٹس سعید الزماں صدیقی اس حوالے سے ان صاحبان سے کم عمر ہیں بلکہ وہ توابھی تک ستر کی دہائی میں ہیں ۔پی ٹی وی کے چیئرمین مرشدی عطاالحق قاسمی سے صرف چھ سال بڑے ہیں ۔سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید سے تقریباًآٹھ سال بڑے ہوں گے۔ وزیراعظم کےمشیربرائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی سےبھی سات آٹھ سال بڑے ہوں گے۔

گورنر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے بھی تقریباً سات آٹھ سال بڑے ہیں۔گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی بھی ان سے صرف پانچ سات سال چھوٹے ہیں۔یعنی ان کی کوئی اتنی عمر نہیں جتنا احباب نے شور مچا رکھا ہے۔ویسے بھی صوبہ سندھ میں بزرگوں کی حکومت کا رواج ہے ابھی چند ماہ پہلے تک جو صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ تھے قائم علی شاہ، وہ صدیقی صاحب سے تقریباً دس سال بڑے ہیں۔ ان کے چلے جانے کے بعد صوبہ سندھ کو کسی اور بزرگ کی انتہائی اشد ضرورت تھی جو ان کے گورنر بننے سے پوری ہوگئی ہے۔ اہل سندھ اِس سلسلے میں اہل پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

122 — لارڈ نذیر زندہ باد

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-122 | ↑ فہرست

لارڈ نذیر زندہ باد

====================

لارڈ نذیر زندہ باد

منصورآفاق

جب عمران خان نےدو نومبر کے دھرنے کو یوم تشکر کے جلسے میں تبدیل کیا تو ہر طرف ایک شور برپا ہوگیا کہ عمران خان ناکام ہوگیا اور اب اپنی ناکامی کو چھپانے کےلئے یومِ تشکر منا رہا ہے۔اسے تو یوم ِ تفکر منانا چاہئے تھا ۔زرداری پارٹی نے اسے عمران خان کا ایک اور یوٹرن قرار دیااور کہا کہ ایک اور نیازی نے ہتھیار ڈال دئیے ۔شریف لیگ نے کہا کہ دھرنا ختم کرنےکا سبب دراصل یہ ہے کہ عمران خان کو پارٹی کے سینئر لیڈروں سے شکوہ تھا کہ وہ ملک بھر سے لوگوں کو اکٹھا کرنے کا وعدہ پورا نہیں کرسکے-وہ وزیرجس کی اپنی سیاست سپریم کورٹ کے ایک ا سٹے آرڈرکے مرہون ِ منت ہے ۔اس نے عمران خان کی سیاست کے خاتمہ کااعلان کردیا۔جس کے منہ میں جو بات آئی اُس نے کی ۔ یعنی سیاست کی بد تہذیبی کی جھاگ ہر طرف بہتی دکھائی دی ۔خود پی ٹی آئی کے کچھ رہنمائوں کے ماتھے اس فیصلے پر شکنوں سے بھر گئے ۔شیخ رشید بیچارے تو اتنے پریشان ہوئے کہ سونے کےلئے انہیں نیند کی دو گولیاں کھانی پڑ گئیں ۔یہ الگ بات ہے کہ بعدمیں انہیں احساس ہوا کہ عمران خان کا فیصلہ درست تھااورہر آنے والادن یہی ثابت کررہا ہے کہ کپتان کا فیصلہ درست ہی نہیں فیصلہ کن بھی ثابت ہونے والا ہے۔بے شک لمحہ بھر کےلئے پی ٹی آئی کے کارکنوں کا مورال ڈائون ہوا مگر یوم تشکر کے جلسہ نے ثابت کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن اپنے لیڈر کے فیصلوں پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں ۔شاید یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے جلسہ عام میں عمران خان کو جھوٹا،گالیاں دینے والا اور پگڑیاں اچھالنے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ دعویٰ کیا کررہے تھے اور ملا کیا ؟ ۔

ایک خیال یہ بھی پایا جاتا ہے کہ عمران خان نے مطالبہ کیاتھا کہ وزیر اعظم استعفیٰ دیدے یا تلاشی دے ۔اس مطالبہ میں واضح طور پر یہ بات تھی کہ استعفیٰ کی صورت میں تلاشی نہیں لی جائے گی مگروزیر اعظم نے اِس موقع کو گنوادیا ۔دوسری طرف سپریم کورٹ نے تلاشی کے عمل کا آغاز کردیا اور وزیر اعظم نواز شریف نے بھی تلاشی دینے پر رضامندی کا اظہار کردیا۔یعنی عمران خان مطالبہ پورا ہوگیا تھا اگر وہ اس کے بعد بھی اگلے دن اسلام آبادکو بند کرتے تو اس کاسیدھا مطلب یہ ہوتا کہ وہ ملک میں مارشل لالگوانا چاہتے ہیں ۔ بھلا عمران کو کسی غیر آئینی کام سے کیا دلچسپی ہوسکتی ہے ۔وہ تو ایک نئے پاکستان کی بات کرتے ہیں اور اسے جمہوری تسلط کے ساتھ جوڑ کر پیش کرتے ہیں ۔ایک خیال یہ بھی ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو اُس مارشل لاسےبچا لیا ہے جس کے واضح امکانات دو نومبر کوپیدا ہوجانے والےتھے ۔ ویسے ابھی تک یہ خارج از امکان نہیں۔ایک ڈیڑھ ہفتے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔اس کی بنیادی وجہ تلاشی کے عمل میں حکومت کی غیر سنجیدگی ثابت ہوسکتی ہے۔حسن ، حسین اور مریم کو آخری تاریخ کل تک دی گئی ہے اور ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ سوموار یعنی کل تک جواب نہ ملا تو سمجھا جائے گا کہ الزامات تسلیم کر لئے گئے ۔مجھے یقین ہے کہ کل بھی کسی مختصر جواب کے ساتھ ان کی طرف سے کچھ اور وقت کی مہلت مانگی جائے گی ۔وزیر اعظم کی طرف سے جو جواب دیا گیا ہے وہ ان کی تقاریر جن کے ویڈیوز عدالت میں پیش کئے گئے ہیں ان کے مکمل طور پر برعکس ہے۔کسی زمانے میں ویڈیو شہادت کو عدالتیں تسلیم نہیں کیا کرتی تھیں مگر اب پوری دنیا میں ویڈیو یا آڈیو شہادتیں کورٹس تسلیم کرتی ہیں صرف اتنا کیا جاتا ہے کہ ماہرین سے ان کےدرست ہونے کی تصدیق کرا لی جاتی ہے۔یعنی مسئلہ عدالت میں بھی خاصا گمبھیر ہے ۔سراج الحق تک نے کہہ دیا ہے کہ حکومت کے ہاتھوں کے طوطے اڑے ہوئے ہیں ۔مولانا فضل الرحمن اور اسفند یارولی خان تک حکومت کے حق میں اس کیس کے خلاف یک زبان دکھائی دیتے ہیں ۔بلاول بھٹو بھی جوڈیشل کمیشن کے خلاف اعلان جنگ کرنے والے ہیں ۔حکومت کی حمایت کا کیافنکارانہ انداز ہے کہ فرماتے ہیں ’’اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو جوڈیشل کمیشن اور حکومت دونوں کو نہیں چلنے دیں گے ۔صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں ۔کچھ دوستوں کو تو پی ٹی آئی کے اس دعویٰ پر(کہ لاک ڈائون سے نواز شریف تلاشی پر مجبور ہوئے )لطیفے یاد آنے لگے ہیں ۔میرا ان دوستوں سے سوال ہے کہ آنکھوں اور آنسو گیس کا مقابلہ نون لیگ کےلئے اتنا تکلیف دہ تھا کہ اسے ہر لمحہ ملک کی طرف مارشل لاکے سائے لپکتے ہوئے نظر آتے تھے۔ویسے تو جس خبر پر پرویز رشیدسے اطلاعات کی وزارت کا قلم دان واپس لیا گیا ہے ۔وہ خبر ایک سلگتے ہوئے انگارے کی طرح حکومت کی ہتھیلی پر پڑی ہوئی ہے اور ابھی تک حکومت کی سمجھ میں نہیں آرہا کہ اس انگارے سے کیسے جان چھڑائی جائے ۔ہتھیلی کی جلد کے جلنے کی سرانڈچاروں طرف پھیلتی جارہی ہے۔جہاں تک پرویز رشید سے وزارت واپس لینے کا تعلق ہے تو میرا ذاتی خیال ہے کہ یہ حکومتی فیصلہ قطعاً درست نہیں تھا ۔پرویز رشید کا جرم یہ قرار دیا گیا ہے ۔اس نے خبر رکوائی نہیں تھی حالانکہ جب کوئی منسٹر کی سطح کی شخصیت کسی خبر کی تردید کردے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ خبر نہ لگائی جائے ۔

عمران خان کو بھی اپنے گرد و نواح پر دھیان دینا چاہئے ۔کل جب لارڈ نذیر احمد نےوزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی اور کہا کہ ’’پنجاب میں دیانت دارانہ ترقی کے جونئے معیار قائم کئے گئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ۔شہباز شریف بہت متحرک اور با صلاحیت وزیر اعلیٰ ہیں جو اپنے صوبے کی تقدیر بدل رہے ہیں ۔اِسی خشوع و خضوع سے انہوں نے دھرنے میں تقریر کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے ۔میں سوچتا ہوں کہ لارڈ صاحب نے اُس وقت درست فرمایا تھا یا اب درست فرمایا ہے ۔ایک سوال یہ بھی اہل خبر پوچھتے پھرتے ہیں کہ جس ٹیلی فون کال پر وہ دھرنے میں تقریر کرنے گئے تھے کیاوزیر اعلیٰ شہباز شریف کو بھی وہیں سے ملاقات کےلئے فون کال کرائی گئی تھی ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے تعلقات وزیر اعظم نواز شریف سے زیادہ بہتر ہیں۔

123 — ملاقاتیں ادھوری ہیں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-123 | ↑ فہرست

ملاقاتیں ادھوری ہیں

====================

ملاقاتیں ادھوری ہیں

منصور آفاق

چند گھنٹوں کے فرق سے دو وفاقی وزراء اور ایک وزیراعلیٰ کی جنرل راحیل شریف سے راولپنڈی میں ملاقاتیں بہت مثبت قرار دی جارہی ہیں۔اطلاع کے مطابق ان ملاقاتوں سے حکومت اور افواج پاکستان میں بڑھتی ہوئی خلیج خاصی کم ہوئی ہے اور قوم نے دہشت گردی کی جنگ میں فتح کی طرف ایک قدم اور بڑھایا ہے ۔ورلڈ بنک کے دبائو پرافواج ِ پاکستان کے بجٹ میں کٹوتیوں کی غیر مستند خبریںبھی دم توڑ گئی ہیں۔برے اور اچھے دہشت گردوں کی تفریق کے خاتمے پر ایک بارپھر اتفاق رائے ہواہے۔حکومت کی طرف سےقومی سلامتی کو دائو پر لگا کر بھارت سے اچھے مراسم بنانے کی افواہوں کی مکمل طور پر تردید ہو گئی ہے۔مجھے یقین ہے کہ آئندہ کسی شوگر مل میں کسی بھارتی انجینئر کو اس وقت تک ملازمت نہیں دی جائیگی جب تک آئی ایس آئی اس کی کلیئرنس نہ دیدے۔

پٹھان کوٹ کے واقعہ پراقوام متحدہ میں بھارتی درخواست( جس میںمسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالے جانے کا مطالبہ کیا تھا) کو چین نے ویٹو کر کے پاکستان کے ساتھ ایک بار پھر بھرپور دوستی کا ثبوت دیا ہے مگرابھی تک پاکستانی حکومت نے’’را ‘‘کے گرفتارشدہ فیلڈ کمانڈر کل بھوشن سے حاصل ہونے والے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش نہیں کئے ۔جس کی پاکستانی عوام کو خاصی تشویش ہے ۔ان ملاقاتوں میں یہ بھی طے پاگیا ہے کہ کل بھوشن سے ملنے والی معلومات اور دستاویزات کی بنیاد پر حکومت بھارت کے خلاف دنیا بھر میں آواز بلند کرے گی اور اگرممکن ہوا تو عالمی عدالت میں بھارت کے خلاف دعویٰ بھی دائر کیا جائیگا۔یقینااب اس حوالے سے حکومتی خاموشی بھی ختم ہوجائے گی۔ چین کے ویٹو کرنے پر بھارتی وزیر داخلہ نے جس انداز میں چین کے خلاف دھمکی آمیزگفتگوکی ہے اُس سے صاف واضح ہے کہ بھارت ہر اس ملک کو اپنا دشمن سمجھتا ہے جوکسی بھی معاملے میں پاکستان کا ساتھ دیتا ہے۔ اس وقت ایران اور سعودی عرب دونوں کی پاکستان کے ساتھ دوستی، نریندر مودی کے دوروں کے سبب، کمرہ امتحان میںہے ۔ ویسے ماضی میں یہ دونوں ممالک دوستی کے امتحانوں میں زیادہ تر کامیاب رہے ہیں۔پٹھان کوٹ کے واقعہ پر موجودہ حکومت نے گوجرانوالہ کے ایک تھانے میں باقاعدہ مقدمہ درج کرایا ۔پاکستانی ٹیم تحقیقات کیلئے بھارت بھیجی ۔اس کے باوجود بھارت اس معاملے کو اقوام متحدہ میں لے گیا اور مطالبہ کیا کہ مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دیاجائے۔یعنی بھارت کی نیت اس معاملے میں قطعاً درست نہیں لگتی۔ اب بھارت کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان آرہی ہے ۔میری سمجھ میں تو نہیں آرہا کہ وہ پاکستان آکر کیا کرے گی ۔کس دہشت گرد سے ملے گی ۔کس کا انٹرویو کرے گی ۔ابھی تک تو یہ بات بھی طے نہیں ہوسکی کہ پٹھان کوٹ کے واقعہ میںکوئی پاکستانی ملوث ہے بھی یا نہیں ۔یقینا بھارتی ٹیم پاکستان میں چند روز گھوم پھرکر واپس جائے گی اور پھرپاکستان پر نئے الزامات کی بارش ہوجائیگی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی سانحہ گلشن اقبال کے بعدپنجاب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سپہ سالار کا کردارادا کرنا چاہتے ہیں ۔اگرچہ آرمی چیف سے ملاقات میں یہ بات طے ہوگئی ہے کہ ہر آپریشن کی اطلاع وزیر اعلیٰ کو ضرور دی جائے گی۔مگر یہ بھی ممکن قرار دیا گیاہے کہ کہیں آپریشن کی فوری ضرورت محسوس کرتے ہوئے پہلے آپریشن کردیا جائے اور بعد میں اطلاع دی جائے ۔پنجاب کیلئے لاہور میں رینجرزکی انسداد دہشت گردی فورس کے کمانڈوز کا نیا دستہ اپنی ٹریننگ مکمل کرچکا ہے۔ اگلے چند دنوں میںوزیر اعلیٰ خود پنجاب میں رینجرز بھیجنے کیلئے درخواست کرنے والے ہیں ۔یہ اور بات ہے کہ انہیں خصوصی اختیارات دینے پر ابھی تک پنجاب حکومت تیار نہیں مگر اختلافات ابھی تک وہاں نہیں پہنچے جہاں سے واپسی نہ ہوسکے ۔بس ابھی کچھ معاملات پر ملاقاتیں ادھوری ہیں۔ ان ملاقاتوںکا یہ فائدہ ضرور ہوا ہے کہ اب آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی طر ف سے ہونے والے ٹوئٹس اورپنجاب میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے موضوع پر وزرا کے بیانات ایک جیسے سنائی دیں گے ۔مجھے اس بات کا یقین ہے کہ میرے کالم کے شائع ہونے سے پہلے پہلے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ کو پنجاب کے دفاتر سے دہشت گردی کے ساتھ جڑی ہوئی کرپشن کی فائلیں اٹھاتے ہوئے رینجرزکے سپاہی غیر نہیں بلکہ اپنے اپنے لگنے لگ جائیں گے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت پنجاب نے بہت سےایسے شدت پسندوں کو انجام تک پہنچادیا ہے جن کی کسی زمانے میں پنجاب میں بڑی اہمیت تھی ۔جنہیں جیل کے باہر بھی اور جیل میںپورا پورا پروٹوکول ملتا تھا ۔ان میں کچھ ایسے نام بھی ہیں جنہیں مالی امدادبھی ملتی تھی مگر ایسے تمام شواہد اب فسانے سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں رکھتے مگر اس بات کی تشویش ضرور ہے کہ پنجاب بھر میں جہاں جہاں افواج پاکستان کا آپریشن شروع ہوگا وہاںوہاںفوری طور پراقتدار کی طاقت کا منبع بدل جائیگا۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ پس منظر میں چلی جائے گی اورتمام ترطاقت رینجرز اور ملٹری کے پاس منتقل ہوجائے گی۔آپریشن کا آغاز ہوتے ہی پنجاب کا چیف سیکرٹری تبدیل کردیا گیا ہے۔ اب چیف سیکرٹری کیپٹن(ر) زاہد سعید ہیں راولپنڈی میں میٹرو بس سروس کے پروجیکٹ پر انہیںصدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی دیا گیا تھا ۔پنجاب لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کاسہرا بھی انہی کے سرہے ۔وزیر اعلیٰ انہیں اپنے بہت قریب محسوس کرتے ہیں، وہ ریٹائرڈ فوجی بھی ہیں ۔سو پنجاب میںآپریشن کے دوران ان سے بہت سی امیدیں وابستہ کی جاسکتی ہیں ۔یقینا وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بہتر مشورے بھی دیں گے۔اور دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں اُس ادارے کابھرپور ساتھ دیں گے جو اُن کی بنیاد ہے ۔کہتے ہیں فوجی ریٹائرڈ ہو کر بھی فوجی ہی رہتا ہے۔

124 — پی آئی اے سے اورنج ٹرین تک

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-124 | ↑ فہرست

پی آئی اے سے اورنج ٹرین تک

====================

پی آئی اے سے اورنج ٹرین تک

منصورآفاق

چند ایک کو چھوڑ کردنیا کی تمام ایئرلائنیں منافع میں ہیں۔بے شک ایک پی آئی اے ہے جوپچھلے سولہ سال سے مسلسل خسارے میں ہے ۔کئی حکومتیں آئیں اور گئیں۔کئی چیئرمین آئے اور گئے مگرچارٹ میں خسارے کی لائن بلندیوں کو چھوتی رہی۔ صرف پچھلے پانچ سال میں ایک سو ساٹھ ارب روپے کا خسارہ ہوا یعنی اِس خسارے سے لاہور میں ایک اور اورنج ٹرین چلائی جاسکتی تھی ۔تقریباً ہر حکومت نے قومی ایئر لائن کو بیچ دینے کا سوچا مگرراہ میں کئی مشکل مقام آتے تھے سوہمت نہ پڑی ۔موجودہ حکومت نے بھی کوشش کی مگر پی آئی اے کے ملازمین کے دبائومیں آکراپنی کوشش کوچھ ماہ کیلئے موخر کردیا۔ 21ارب کا اور خسارہ ۔ زندہ باد۔اگرچہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ پی آئی اے کو خسارے سے کس طرح نکالا جا سکتا ہے مگر کرپشن کے عفریت کے سامنے کون آئے ۔بالخصوص اِس عفریت کے اطفال تو اِسے قطعاً نہیں روک سکتے ۔لوگ کہتے ہیں پنجاب حکومت کی کاروباری کارکردگی بہت اچھی ہے وہ لاہور اور راولپنڈی میںبھی کامیابی کے ساتھ میٹرو بس سروس چلا رہی ہے ۔ اورنج ٹرین بھی چلا نے والی ہے ۔ اس لئے پی آئی اے کو بھی اُس کے حوالے کر دینا چاہئے۔سنا ہے پی آئی آے کے کئی ملازمین نے جنرل راحیل شریف کو بھی خطوط لکھے ہیں کہ قومی ایئر لائن کا تحفظ کیا جائے ۔ ہاںافواج پاکستان بھی پی آئی آے کو چلا سکتی ہیں۔خاص طور پر ایئر فورس مگر پھرواپڈا کا خیال آجاتا ہے اور سوچنے لگتا ہوں کہ کچھ سالوں بعد میٹرو بس سروس اور لاہور اورنج ٹرین پر بھی ’’ برائے فروخت‘‘ کا بورڈنہ لگ جائے۔کیونکہ شروع شروع میں تو پی آئی اے بھی ایک منافع بخش ادارہ تھا۔ لاہور میں اورنج ٹرین چلنے کی ہم دیارِ غیر میں رہنے والوں کو بہت خوشی ہے ۔ہم جب لندن یورپ کے دوسرے شہروں میںزمینی سرنگوں میں دوڑتی پھرتی ہوئی ٹرینیں دیکھتے ہیں تو ہمارا جی کرتا ہے کہ ایسی ٹرینیں ہمارے ملک میںبھی ہوں۔وہاںکے عام لوگ بھی خوبصورت زندگی کی طرف کوئی قدم رکھیں۔

سو وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے جب اورنج ٹرین کا اعلان کیا تو تحفظات کے باوجود دل کو خوشی ہوئی کہ چلوموٹروے کے بعدیورپ جیسے کسی دوسرے پروجیکٹ پر پاکستان میں بھی کام ہورہا ہے مگر یہ خبر پڑھ کر مجھے عجیب سی وحشت ہوئی کہ لاہور ہائی کورٹ نے گیارہ تاریخی عمارتوں شالیمار گارڈن، گلابی باغ گیٹ وے، بدھو کا آوا، چوبرجی، مقبرہ زیب النساء، لکشمی بلڈنگ، جنرل پوسٹ آفس، ایوان اوقاف، سپریم کورٹ رجسٹری بلڈنگ، سینٹ اینڈریو چرچ اور بابا موج دریا کے 200فٹ کے احاطے میں اورنج لائن ٹرین کی تعمیر روک دی ہے۔وحشت کی وجہ یہ تھی کہ کیا حکومت ِپنجاب کے بیوروکریٹ اتنے نا اہل ہیں کہ انہوں نے اورنج ٹرین کیلئے ایسا راستہ منتخب کیا جس میں گیارہ تاریخی مقامات آتے ہیں۔ یہ کیسے ممکن ہوگیاجب کہ اقوام متحدہ تک نے پنجاب حکومت کو اس سلسلے میں خبردار کیاتھا۔میں نے جب لاہور سے تعلق رکھنے والے برطانیہ کے معروف صحافی طاہر چوہدری سے کہا کہ ’’یہ کیا ہورہا ہے۔محکمہ آثار قدیمہ نے کیسے این او سی جاری کردیا۔کیا لاہور میں کوئی تردماغ اور مضطرب دل باقی نہیں رہا۔اہلِ علم و دانش کہاں چلے گئے ۔ نیئر علی دادا جیسے کیسے خاموش رہے۔نیشنل کالج آف آرٹ کے ٹیچرز اور طالب علم بھی آنکھیں بند کرکے اس ظلم کوہوتا دیکھتے رہ گئے ۔تو انہوں نے کہا ’’نہیں ایسا نہیں ہے اس سلسلے میں لاہور پریس کلب میں کامل خان ممتاز،نیرعلی دادا،یاسمین لاری ، سجادکوثر، ڈاکٹراعجاز انور، فریال گوہر،ایڈووکیٹ اظہرصدیق نےباقاعدہ پریس کانفرنس کی تھی کہ ڈی جی آرکیالوجی کو اس منصوبے کا این او سی جاری نہ کرنے پر تبدیل کردیا گیا ۔

انہوں نے حکومت کو سات دن کا وقت دیا تھا اگر ڈی جی آرکیالوجی کو بحال نہ کیا گیا اوراورنج ٹرین کا راستہ تبدیل نہ کیا گیا توعدالت سے رجوع کریں گے۔اور یہ ہائی کورٹ نے جو کام رکوایا ہے۔ اُس کا سبب یہی لوگ ہیں۔اس اورنج ٹرین کی وجہ سے اس وقت تک 26اموات ہوچکی ہیں ۔میرے خیال میں شہباز شریف کو ان کے سرکاری مشیر غلط گائیڈ کررہے ہیں ‘‘

میں اورنج ٹرین کے ساتھ وابستہ مسائل پر غور کرنے لگاتو پہلی بار میری سمجھ میں یہ بات آئی ہے کہ پورے لندن میں انڈر گروانڈٹیوب کا جال کیوں پھیلایا گیا ہے ۔صرف اسلئے کہ یہ ٹرین سطح ِزمین کے اوپر چلائی جاتی تو بہت سے تاریخ مقامات منہدم ہوتے ۔بہت سے لوگ بے گھر ہوتے۔شہر کی شکل تبدیل ہوکر رہ جاتی ۔لندن ٹرینوں کا شہر کہلانے لگتا ۔بہر کیف سڑکوں پر بھی ٹرام چلتی ہیں ۔ شہروں میں ٹرینیں جاتی ہیں۔لاہور میں اورنج ٹرینیں ضرور چلنی چاہئیں ۔ اگر انڈر گرائونڈ ہوں توبہت اچھا ہے مگر سیکورٹی کے معاملات خاص طور پر دیکھنے پڑیں گے کیونکہ اورنج ٹرینیںاسکولوں کی طرح دہشت گردوں کیلئے آسان ہدف ہونگی۔مگراپنا کیاہے جس دن دہشت گردی کا خدشہ زیادہ ہوگا اُس دن اسکولوں کی طرح ان کو بھی بند کردیاجائے گا۔بقول چوہدری نثار نفسیاتی جنگ تو ہم ہار چکے ہیں اور اب توبیچارے شہباز شریف دہشت گردوں کو پنجاب میں دہشت گردی کرنے سے منع بھی نہیں کر سکتے کہ ان کے برادرِ بزرگ وزیر اعظم نواز شریف دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بوسیلہ صدر ممنون حسین سپریم کمانڈر ہیں۔شہباز شریف کیلئے ایک مسئلہ اور بھی ہے کہ انہیںرینجرز کو پنجاب میں کارروائی کی اجازت دینا بھی مشکل ہو رہا ہے۔کیا کریں وزیر قانون رانا ثنااللہ کی ناراضگی کا شدید خدشہ ہے اور بہت سے سیاستدان اور افسرراستے کی رکاوٹ بنے ہوئے ہیںجو کسی زمانے میں دہشت گردوں کے سہولت کار رہے ہیں ۔تسلیم کہ اب ان کا دہشت گردوں سے کوئی واسطہ نہیں مگر جس کے ساتھ کبھی تعلق رہا ہو اس کیلئے دل میں ہمدردی تو ہوتی ہی ہے ۔ایسے ساتھیوں کا دل بھی توانہیں رکھنا ہے ۔اس سلسلے میں وفاقی وزارت ِ داخلہ اورپنجاب کے محکمہ داخلہ کی کوششیں جاری ہیں کہ کسی طرح ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل در آمد ہوجائے مگر ابھی تک خاموشی ہی خاموشی ہے ۔ دیکھئے کیا ہوتا ہے ۔لگتا ہے اس کیلئے خودجنرل راحیل شریف کو لاہور آنا پڑے گا۔خورشید شاہ کے ہوتے ہوئے چوہدری نثار کی بات کوئی نہیں سنتا۔

125 — مسلم ہینڈز اورساڑھے تین لاکھ مہاجرین

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-125 | ↑ فہرست

مسلم ہینڈز اورساڑھے تین لاکھ مہاجرین

====================

مسلم ہینڈز اورساڑھے تین لاکھ مہاجرین

اہل ِ پاکستان !مبارک باد۔گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کا وقت آگیا ہے۔ اسی سال ایرانی گیس پاکستانی گھروں اور فیکٹریوں میں پہنچ جائے گی ۔نواز شریف اور راحیل شریف ریاض اور تہران کے درمیان خیر کی راہداری بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔محبت کی سڑک تعمیرہونے والی ہے۔یقینا اس راہداری کے اثرات دمشق پر بھی مرتب ہونگے ۔میں اہل ِ دمشق کے چہروں پر اداسیاں دیکھ دیکھ کر ابھی اندر سے باہر نکلا ہوں ۔ ہرطرف سفید کاٹن کی طرح برف بچھی ہوئی ہے ۔دور ایک اکیلاگہر اسیاہ پرندہ پھڑپھڑاکر اپنے پر جھاڑ رہا ہے۔ کسی مسلمان مہاجرکی طرح۔ لٹھے کی چادرپرایک اکیلا داغ۔ برف اڑاتی ہوئی فوجی گاڑی قریب سے گزر ی ہے۔سکوت کے ٹکڑے سڑک پرگر رہے ہیں ۔میں اس وقت آسڑیا کے شہر سالز برگ کے مہاجر کیمپ میںہوں۔ بنیادی طور پریہ ملٹری کا کیمپ ہے ۔چاروں طرف آسٹریا کے فوجی چلتے پھرتے نظر آرہے ہیں ۔مہاجرین کیلئے اس کیمپ کی حیثیت ایک ٹرانزٹ کیمپ کی ہے ۔ شام کے اجڑے ہوئے کچھ دن یہاں قیام کرتے ہیں ۔

پھر آگے جرمنی چلے جاتے ہیں ۔اب تک یہاں سے تقریباًساڑھے تین لاکھ مہاجر جرمنی منتقل ہوچکے ہیں،دنیا میں ہجرت کے مسائل زیادہ تر مسلمانوں کو ہی درپیش ہیں۔یہ لوگ جب پہلی بار آسڑیا پہنچے تھے توکئی دن کے بھوکے تھے مگر انہوں نے کھانا کھانے سے انکار کردیا تھا۔ کہ مسلمان صرف وہی کھا سکتا ہے جو اللہ کے نام پر ذبحہ کیا گیا ہو۔ حکومت کیلئے مسئلہ بن گیا کہ ان لوگوںکے لئے حلال فورڈ کہاں سے فراہم کیا جائے ۔جب یہ خبر برطانیہ کی معروف انسان دوست شخصیت سیدلخت ِحسنین شاہ تک پہنچی تو انہوں نے یہاں کی حکومت سے درخواست کی کہ وہ اس کارِ خیر کرنے کیلئے تیار ہیںہے۔ان کی آفر قبول کر لی گئی ۔یوں اس وقت تک وہ اِس کیمپ میںتین لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کھانا فراہم کر چکے ہیں ۔قارئین !سالز برگ میںمیری موجودگی کاسبب تو سمجھ میں آگیا ہوگا۔یہاں میرے علاوہ وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امورپیر امین الحسنات شاہ ، مسلم ہینڈکے ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیر اورخدمت ِخلق کی بین الاقوامی شخصیت طارق نصیر ،معروف صحافی طاہر چوہدری ، سعید نیازی اورمبین چوہدری بھی موجود ہیں ۔

آسڑیا کی حکومت نے ہمارے وفد کاجس والہانہ اندازاستقبال کیااس سے اندازہ ہوا کہ مسلم ہینڈز نے کتنے شاندار طریقہ سے یہ کام کررہی ہے۔پہلے کیمپ کے اندر باقاعدہ تقریب ہوئی جس میںسالز برگ کی وائس میئر آئیں اس کے علاوہ پولیس ، فوج ، ریڈ کراس اور تقریباً ان اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی جو اس آپریشن کا حصہ ہیں۔ان میں جن لوگوں نے بہت معیاری کام کیا۔مسلم ہینڈز کی طرف سے باقاعدہ ایوارڈ دئیے گئے ۔

اس کے بعد دوسری تقریب گورنرہائوس میں جہاںوفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امورپیر امین الحسنات شاہ ، مسلم ہینڈ کے چیئرمین پیر سید لخت حسنین کے اعزاز میں گفتگو کی گئی اور انہیں تحائف پیش کئے گئے۔پھر تیسری تقریب منسٹر آفس میں ہوئی ۔جہاںمیں گورنر اور منسٹر آف ایجو کیشن ، منسٹر آف ریفوجیز، منسٹر آف کمیونٹز نے شرکت کی اس تقریب میں بھی تقاریر کے بعدپیر امین الحسنات شاہ کو منسٹر کی طرف سے تحائف پیش کئے گئے ۔

مسلم ہینڈز کے کام سے آسٹر یا کے حکام اتنے زیادہ متاثر تھے کہ وہ بار بار مسلم ہینڈز کا شکریہ ادا کرتے تھے ۔اور وہاں کام کرنے والے مسلم ہینڈز کے ورکرز کی تعریفیں کرتے ہوئے تھکتے نہیں تھے۔یہ بھی بہت بڑی بات ہے کہ مسلم ہینڈز ایک ایسی چیئرٹی آرگنائزیشن ہے جو آسٹریا کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔میں اس بات پر مسلم ہینڈز کے چیف پیٹرن پیر امین الحسنات شاہ کو اور اس کے چیئرمین پیر سید لخت حسنین شاہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

رات کو آسٹریا کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے مجھے جاوید انوریاد آیا۔اُس نے آسٹریا کی شہریت لے کر میرے لئے آسٹریا کو محترم بنا دیاتھا۔پھر اس کی موت یاد آئی ۔رک گئیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں دھڑکنیں حرف کی لفظ مردہ ہوئے ۔سو گئیں جاگتی گھنٹیاں چرچ کی۔اک سپیکر سے اٹھتی اذاں گر پڑی۔ایک بہتا ہوا گیت جم سا گیا۔مرگئی نظم قوسِ قزح پر مچلتی ہوئی ۔دور تک سرد سورج کی کالی چتا۔ دور تک راکھ چہرے پہ مل مل کے آتی ہوئی ۔ایڑیوں سے اندھیرے اڑاتی ہوئی ۔کچھ نہیں چار سو۔تیرگی سے بھری دھول ہی دھول ہے ۔موت کے فلسفے کے شبستان میں ۔اک سدھارتھ صفت سو گیا خاک پر ۔رنگ پتھرا گئے ۔کرچیاں ہو گئیںبوتلیںخواب کی ۔بہہ گئی ارمغانِ حرم دشت میں۔ناگا ساکی سے میت اٹھی خیر کی ۔صبح ِ عیسی سے شام اپنی خالی ہوئی ۔ہوچی منہ سے نیام اپنی خالی ہوئی ۔گرپڑا لورکا بھی کلائی سے باندھا ہوا۔ساڑھے لینن بجے کے بجے رہ گئے ۔

چھوڑ منصور آفاق۔یہ ماتم خوانی کیسی ؟۔عراق ، یمن ، فلسطین اورشام سے لے کر پاکستان تک جوکچھ رہا ہے ۔اس پر آنسو مت بہا ۔درد کی انجمن میں بین مت کر ۔چل لختِ حسنین شاہ کے ساتھ چل ۔اور انسانیت کیلئے جو کچھ ہو سکتا ہے وہ کر ۔جہاں برہنگی وہاں لباس پہنچا۔ جہاں بھوک مچلتی پھرتی ہے وہاںمن و سلویٰ کا بندوبست کر ۔جن کے سروں پر چھتیں نہیں ہیں ۔انہیں ٹین کی سہی چھتیں فراہم کر ۔جن کے پاس پینے کا پانی نہیں ۔انہیں تک صاف شفاف پانی پہنچا۔کوشش کر کہ کسی کی دھڑکنیں نہ رکیں ۔دشت میں ارمغانِ حرم اور نہ بہے ۔غربت کے خلاف جنگ جاری رکھ ۔ تھر میں مرتے ہوئے معصوم بچوں کی جان بچا۔آہ کیا یاد آگیا ہے ۔ تھرپارکر ۔درد کی یہ ہولناک داستان یاد آتی تو ہول آتا ہے دو سال پہلے میں علامہ سید ظفراللہ شاہ کے تھر گیا تھاآج بھی وہاں کا ایک ایک منظر آنکھوں میں جما ہوا ہے ۔وہاں کی ستر فیصد ہندو آبادی اتنی غریب ہے کہ تصور نہیں کیا جاسکتا۔کسی بچے کے پاس اگر قمیض ہے تو شلوار موجود نہیں ۔بچوں کے پائوں میں جوتوں کا تصور ہی نہیں ۔گھروں میں لوگ سالوں میں ایک مرتبہ کبھی ایک بار سالن پکاتے ہیں ۔ہر سال قحط پڑتا ہے ۔ہرسال بچے مرتے ہیں ۔ اب پھر مررہے ہیں ۔

کہاں سے کہاں آگیا ہوں میں تو سالزبرگ کی سڑکوں پر آوارہ گردی کر رہا تھا۔جہاں دنیا کا سب سے بڑا آرٹ فیسٹول ہوا کرتا ہے ۔ہاںجی یہ سالز برگ ہے جہاں ہر شے سے آرٹ جھلکتا ہے مگراس وقت عمارتوں پر صرف برف پڑی ہوئی ہے ۔چاروں اورویران خاموشی ہے ۔ آسماں البتہ صاف ہے۔چاند نکلا ہوا ہے ۔چاندنی پھیلی ہوئی ہے ۔مگر جنوری کی اس برف بستہ رات میں چاند دیکھنے والا میرے علاوہ اور کوئی نہیں ۔چاند تو میرے دیس میں بھی نکلا ہواہوگا۔یقینا وہاں اسے دیکھنے والے بھی ہونگے ۔ابھی تھوڑی دیر پہلے میں نے جب پیر امین الحسنات کو مبارک دی کہ نواز شریف اور راحیل شریف کا دورہ کامیابی سے ہمکنار ہو چکاہے تو کہنے لگے ۔''بس دعا کرو کہ کہیں نظر نہ لگ جائے ۔سعودی عرب اور ایران کی دوستی سے پورے مشرق وسطی میں تبدیلی آئے گی ۔ پاک چین راہداری کے بعد پاک ایران کیس پراجیکٹ ہمیں اندھیروں سے نکالنے کیلئے کافی ہوگا۔مجھے تو ہمیشہ سے ان اندھیروں میں امید کا ایک چمکتا ہوا چاند دکھائی دیتاآرہا ہے ۔پاکستان زندہ باد''

جنرل راحیل شریف کوضربِ عضب اور کراچی آپریشن کی فیروزمندیوں پرتو میں کئی بار مبارک باددے چکا ہوں۔آج ان کے ساتھ ایک بات پر اظہارِافسوس کرنے کو بھی جی چاہ رہا ہے وہ ساتھ دہشت گردی کے نظریاتی محاذِجنگ کی مسلسل ویرانی ۔گذشتہ دنوں صدر مملکت ممنون حسین نے بھی یہی کہا ہے کہ اگر ہم نئی نسل کی دینی و ملی اقدار کے مطابق اچھی تربیت کرنے میں کامیاب ہو جائیںتو دہشت گردی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں اور میں انتہائی دل گرفتہ ہو کر کہہ رہا ہوں کہ ہم نے اِس راستے پر کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا۔بے شک موت بکھیرتے شجر کی سانپ دار شاخیں کاٹ دی گئی ہیں مگرتنے ابھی سلامت ہیں جن پر کسی وقت دوبارہ شبِ خونریز کے سنپولیے اگ سکتے ہیں ۔نظریاتی سطح پر کام نہ ہونے کے برابر ہوا ہے۔بے شک ایسی تمام کتابیں قابل ضبطی سمجھی گئی ہیں جو دماغوں میں زہر بھرتی ہیں۔جنہیں پڑھ کر آدمی بچوں کا قتل عام کرتے ہیں۔جس تعلیم سے معصومیت خود کش جیکٹیں پہن لیتی ہے مگر ان کتابوں کے لکھنے والوں کی طرف کسی نے آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھا۔ انہیں مدارس میں پڑھانے والوں سے کوئی پوچھ گوچھ نہیں ہوئی۔ بھٹکے ہوئوں کو راہ راست پر لوٹانے کیلئے بھی کوئی اقدامات نہیں کئے گئے بلکہ ابھی تک بے شمار مدارس میں وہ کتابیں زور وشور سے پڑھائی جا رہی ہے جس میں لکھا ہے کہ'' مشرکین کے خلاف خود کش حملہ خود کشی نہیں شہادت کا عمل ہے'' ۔

صرف مدارس اور یونیورسٹیوں میں نہیں ملک کے ہر ایک ادارے کے اندر ، حتیٰ کہ افواج ِپاکستان جیسے ادارے میںبھی خارجیت کی فکرابھی سلامت ہے ۔ہر جگہ جہاد کے نام پر انفرادی خونریزی کی تعلیم دی جارہی ہے ۔ اپنے پیر امین الحسنات شاہ کے والد گرامی اور عظیم مفسر قرآن پیرکرم شاہ کی کتابیں کہیں دکھائی نہیں دیتیں جنہوں نے ثابت کیا ہے کہ اسلام میں صرف دفاعی جنگ کی اجازت ہے ۔خود پیر امین الحسنات شاہ نے بھیرہ شریف میں اپنے مدرسہ کیلئے جو تعلیمی نصاب ترتیب دے رکھا ہے اگر اسی کوہی تمام مدارس میں پھیلا دیا جائے تومدارس کی حد تک بڑی آسانی سے یہ جنگ جیتی جاسکتی ہے ۔اور اب تو وہ مدرسہ بھی بہت جلد یونیورسٹی میں بدلنے والا ہے ۔مجھے پورا یقین ہے کہ ایک دن یہ یونیورسٹی پاکستان میں الازہر یونیورسٹی کے مقابلے کی یونیورسٹی ہوگی مگرحکومت نے فکری سطح پر دہشت گردی کے معاملہ میں کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر رکھی ہیں کہ بلی موجود ہی نہیںہے۔بالکل اسی طرح جیسے کل تک داعش کا پاکستان میں کوئی وجود ہی نہیںتھا۔حقیقت میں تو یہ کام اسلامی نظریاتی کونسل کا تھااسے چاہئے تھا کہ نظریاتی سطح پر دہشت گردی کے خلاف علمی اور تحقیقی کام کراتی اور اسلام کے وہ خدو خال کو نمایاں کرتی جن میں داتا گنج بخش ،معین الدین چشتی اور امیر خسرو جیسے جلیل و جمیل برگزیدہ چہرے دکھائی دیتے ہیںمگر اس کے برعکس اسلامی نظریاتی کونسل نے تنگ نظری کو فروغ دیا شدت پسندی کی ترویج کی ۔

جہالت کو دین بنانے کی سعی ء ناکام کی ۔اسلام کی غلط تشریح کرتے ہوئے عورتوں کے خلاف قانون سازی کیلئے قومی اسمبلی کوسفارشات بھیجیں۔اسلامی قوانین میںزنا اور زناباالجبر کے فرق کوتسلیم کرنے سے انکار کیا َ۔ایک موضوعی حدیث کو بنیاد بنا کر نوعمر لڑکیوں کی شادی کی اجازت دی ۔خود توہین ِرسالت کی اور الزام ماروی میمن پر لگایاحتی ٰ کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے تو یہاں تک کہہ دیا کہاکہ ملک کا اصل مسئلہ دہشت گردی نہیں، مسئلہ انسداد دہشت گردی ہے۔مولانا طاہر اشرفی کی قمیض کے ٹوٹے ہوئے بٹن اور بھی بہت کچھ کہہ رہے ہیں۔مگر میں اُس سمت نہیں جانا چاہتا۔اسلامی نظریاتی کونسل کے خاتمے کیلئے ایک قرار داد سندھ اسمبلی نے بھی پاس کی تھی مگر ایک آئینی ادارہ ہونے کی وجہ سے اس پر عمل درآمد ممکن نہیں تھا ۔ ویسے اسے ختم کرنے کی نہیں بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور اس کی بہتری بہتر افراد سے ممکن ہے ۔ایسے افراد سے جو علوم اسلامیہ سے مکمل طور پر دسترس رکھتے ہوئے اس بات پر بھی یقین رکھتے ہوں کہ اسلام تلوار سے نہیں محبت پھیلا ہے ۔صوفیائے کرام نے جو غیر مسلموں کے محبت کی وہی وجود ِپاکستان کی اساس قرار پائی۔ یعنی ان کی برکتوں سے برصغیر میں اتنے غیر مسلم مسلمان ہوگئے کہ پاکستان بن گیا.

موجودہ حکومت کے پاس وفاقی وزیر مملکت پیر امین الحسنات شاہ کی صورت میں ایسی شخصیت موجود ہے جو پاکستان کو اس گرداب سے نکال سکتی ہے۔ اگر دہشت گردی کے خلاف کے نظریاتی جنگ کی سپہ سالاری ان کے سپرد کر دی جائے مکمل احتیار کے ساتھ ۔تومیرا یقین ہے کہ چند ماہ میں اِس محاذ پر بھی فتح کے پرحم لہرا سکتے ہیں۔اسلامی نظریاتی کونسل بھی انہی کے حوالے کر دی جائے بلکہ آئین میں ترمیم کرکے اس کونسل کو ہمیشہ کیلئے وزارتِ مذہبی امور کے ماتحت کردیا جائے ۔میرے نزدیک یہ موجودہ حکومت کی بدقسمتی ہے کہ اس نے ابھی تک پیر امین الحسنات شاہ جیسی شخصیت سے وہ کام نہیں لیا جو لیا جاسکتا تھا.

ان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ ایک خاص محفل میں سانحہ ماڈل ٹائون پر گفتگو ہورہی تھی۔ایک شخص نے کہا کہ'' یہ مقدمہ 2018میں شروع ہوگا جب نون لیگ کی حکومت ختم ہوجائے گی ''۔دوسری طرف سے کسی نے کہا''نون لیگ پیر امین الحسنات کی صورت میں اِس کا توڑ موجود ہے ۔ان کی بات سننے سے ڈاکٹر طاہر القادری انکار نہیں کر سکتے ۔ وہ اپنے دروازے سے پیرکرم شاہ کے بیٹے کو خالی ہاتھ کیسے بھیج سکتے ہیں ۔سو قصاص ادا کر کے معاملات ختم ہوسکتے ہیں۔کسی نے سوال کیا کہ ''کیا پیر صاحب اس کام کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے پاس جانے کیلئے تیار ہوجائیں گے'' تو کسی طرف سے جواب آیا'' یہ آئندہ اڑھائی سال پیر صاحب کے نون لیگ کی حکومت کے رویے پرمنحصر ہے۔ یقیناپیر صاحب کو اس بات کی تکلیف ہوگی کہ انہیںمذہبی امور کا وزیر مملکت بنایا گیا ہے اوران سے بہت کم درجہ کی شخصیت کو مذہبی امور کا فل وفاقی وزیر ۔''مگر وہ فقیر آدمی ہیں وہ درویش ہیں ۔انہیں وزارت دے دی گئی ہے ۔

مگر انہوں نے اسے اپنایا نہیں ۔کیا وزیر اس طرح کے فقیر جیسے وہ ہمارے ساتھ پھرتے ہیں ۔انہیں اس بات کی فکر ہے کہ شام سے آنے والے مہاجروں کو کھانا مل رہا ہے یا نہیں ۔جنابِ لخت ِحسنین کے ساتھ انہیں دیکھ طرح مجھے عجیب طرح کی خوشی کا احساس ہوا ۔لخت ِ حسنین بھی فقیر آدمی ہیں ۔اصل میں تو وہ صاحبزادہ سید لخت حسنین بخاری ہیں اور یہ اس شخصیت کا نام ہے جس نے معاشرے کے ٹھکرائے ہوئے تباہ حال اور زندگی سے مایوس لوگوں کے چہروں پر خوشی کی کرنیں بکھیر دیں ۔ انہیں زندہ رہنے کا حوصلہ عطا کیا۔ان کے خوابوں کی تعبیر کیلئے گلی گلی ،نگر نگر دریوزہ گری کی اور کسی صلے کی تمنا نہ کی۔مسلم ہینڈز کے سربراہ ہیں انہوں نے دنیا کے ساٹھ ممالک میں مسلم ہینڈزکے انتہائی زیرک ، چابک دست اور فعال کارکنوں کا ایک ایسا شاندار تنظیمی نٹ ورک قائم کیا ہے جس کی مثال کہیں اور کم ہی دکھائی دیتی ہے ۔میرے خیال میں مسلم ہینڈزبرطانیہ کی پہلی تین بڑی چیرٹیوں میں سے ایک ہے ۔اور انہوں نے اتنا بڑا نٹ ور ک کردار کی سادگی، بردباری ، مدد، مشورہ، دین کی سربلندی کا عزم ، انسانیت کا احترام،آگے کی سوچ ، دوسروں کی غلطیوں سے سیکھنا ، دھیما پن ۔ سخاوت اور مہمان نوازی کا جوہر بنایا ہے۔یہی جوہر انہیں بلندیوں کی طرف لئے جارہا ہے۔

وہ سوھدرہ کے بخاری سادات خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ۔یہ خاندان پنجاب بھر میں مشہور ہے۔یہ خاندانی عزت و وقار جہاں انسان کے اندر بے شمار خوبیاں پیدا کرتے ہیں وہیں نخوت ، انا اور ظاہر پرستی کے مہیب سائے بھی شخصیت کا ایک لاحقہ بن جاتے ہیں مگر وہ ہیں کہ ہزاروں کی تعداد میں مریدین کی موجودگی کے باوجودعام آدمی ، علما قاری صاحبان ، حفاظ اور دینی مشائخ کے ادب واحترام میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرتے۔ان سے ملاقات کرکے انسان اپنے آپ کو چھوٹا نہیں محسوس کرتایہ بات الگ ہے کہ ان کی دھیمی دھیمی روزمرہ کی گفتگویارانِ نکتہ داں کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ان سے مل کر احساس ہوتا ہے.

جن سے مل کر زندگی سے عشق ہوجائے وہ لوگ

آپ نے دیکھے نہ ہونگے ، ہاں ! مگر ایسے بھی ہیں

126 — راحیل شریف کواجازت کی ضرورت نہیں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-126 | ↑ فہرست

راحیل شریف کواجازت کی ضرورت نہیں

====================

راحیل شریف کواجازت کی ضرورت نہیں

منصور آفاق

کبھی کبھی کچھ دانشوروں کی باتوں پر بڑی حیرانی ہوتی مگر اس وقت معاملہ سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی کا ہے ۔سچ تو یہ کہ انہوں نے حکومت سے جو جنرل راحیل شریف کے حوالےسے وضاحت مانگی ہے وہ بڑی حد تک تعجب خیز ہے ۔کون نہیں جانتا کہ 39 اسلامی کی افواج میں پاکستان کی فوج بھی شامل ہے۔اگر اِس اتحادی فوج کی سربراہی بھی پاکستان فوج کے حصے میں آگئی ہے تو اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہوسکتی ہے ۔جہاں تک جنرل راحیل شریف کے آرمی سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد فوری طور پراس فورس کی کمان سنبھالنے کی بات ہے تو پاکستان آرمی کے قوانین کے مطابق آرمی اپنے کسی بھی ریٹائرڈ ملازم کوکسی وقت بھی ملازمت پر واپس بلا سکتی ہے ۔ یعنی راحیل شریف اس فورس کے کمانڈرانچیف ہونے کا معاملہ وزارت ِ خارجہ کا نہیں افواجِ پاکستان کا اندرونی ہے ۔پھر یہ بات کو ن نہیں جانتا کہ یہ معاملات سعودی عرب اور پاکستان میں بہت عرصہ پہلے سے طے شدہ تھے ۔ میں نے بارہ مارچ دوہزار سولہ کو لکھا تھا

’’وزیر اعظم محمد نوازشریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اکٹھے روضہ ء رسول پر حاضری دی۔بارگاہِ چارہ ساز بیکساں میں بھیگی ہوئی آنکھوں کے ساتھ پاکستان کی بہتری کیلئے دستِ دعا بلند کئے اور اپنے دامن سعادتوں سے بھر لئے ۔ مسجد نبویؐ میں نوافل ادا کئے ۔چلو اِس شور وغوغا کی تو تردید ہوگئی ہے کہ دونوںشریف ایک پیج پر نہیں۔ آخروقت نے ثابت کردیا کہ دونوںشریف صرف ایک پیج پر نہیں ایک صف میں شانے سے شانہ ملا کرکھڑے ہیں۔افواج ِ پاکستان پرعمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنوں کا الزام لگانے والے اب کہاں ہیں۔ وہیں سے یہ ایک افتخاروں بھری خبر بھی آئی کہ یہ بات تقریباً طے ہوچکی ہے کہ 34مسلم ممالک کی اجتماعی فوج کے کمانڈر انچیف جنرل راحیل شریف ہوں گے۔وہ یہ عہدہ ریٹائرڈمنٹ کے بعد سنبھالیں گے ۔دیکھنے والوں کیلئے اس خبرکے پس منظر میں بہت سے منظر موجود ہیں۔‘‘

ایک بات یہ بھی ذاتی طور پر جنرل راحیل شریف کےلئے کہی جارہی ہے کہ انہیں ایسے فوجی اتحاد کا سربراہ نہیں بننا چاہئے تھا جس کے ساتھ تنازعات جڑے ہوئے ہیں ۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب انتالیس ممالک کی فوجی اتحاد میں پاکستان کی فوج بھی شامل ہے تو پھراعتراض جنرل راحیل شریف پر کیسا ۔ اُس میں ایک پاکستانی سپاہی شامل ہو یا جنرل ایک ہی بات ہے ۔اعتراض کی گنجائش تو اس وقت تھی جب وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اس اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا ۔کچھ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ پاکستان اس اتحاد کا حصہ نہیں تو وہ غلط فہمی کا شکار ہیں بے شک قومی اسمبلی میں اس سلسلے میں ایک و قرار داد پاس کی گئی تھی مگر وہ قرار داد اس اتحاد میں نہ شامل ہونے کے متعلق نہیں تھی وہ قرارداد صرف یمن کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج کا سعودی فوجی اتحادمیں حصہ نہ بننے کے متعلق تھی۔اس میں کہیں یہ نہیں کہا گیا تھا کہ پاکستان اس فوجی اتحاد کا مکمل طور پر حصہ نہیں ہو گا ۔بی بی سی کے مطابق’’اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں مصر، قطر اور عرب امارات جیسے کئی عرب ممالک کے ساتھ ساتھ ترکی، ملائشیا، پاکستان اور افریقی ممالک شامل ہیں۔‘‘ جن لوگوں کو میری بات پر یقین نہیں آرہا۔ وہ سعودی حکومت کی طرف سے جاری کردہ انتالیس ممالک کی فہرست دیکھ لیں کہ اس میں پاکستان کا نام ہے یا نہیں ۔وکی پیڈیا پر بھی ان ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام موجود ہے۔

جنرل (ر) امجد شعیب کا اس حوالے سے بیان بڑا اہم ہے ان کے مطابق’’ جب سعودی حکام نے وزیراعظم نواز شریف سے بات کی تھی کہ جنرل راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ بنایا جائے جس کی انہوں نے اجازت دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پاکستان کیلئے اعزاز ہوگا۔

مگر جنرل (ر) راحیل شریف نے اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ بننے کیلئے سعودی عرب کے سامنے 3 شرائط رکھی تھیں، پہلی شرط، ایران کو فوجی اتحاد میں شامل کیا جائے، چاہے وہ مبصر کی حیثیت سے ہی کیوں نہ ہو؟۔ دوسری شرط یہ تھی کہ وہ کسی کی کمان میں کام نہیں کریں گے، ایسا نہ ہو کہ اصل سربراہی کسی سعودی کمانڈر کے پاس ہو اور انہیں اس کے نیچے کام کرنا پڑے۔اور تیسری شرط یہ تھی کہ انہیں مسلم ممالک میں ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے صلح کار کے طور پر کام کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔‘‘۔سعودی عرب نے یہ تینوں شرائط تسلیم کیں تو اس کے جنرل راحیل شریف نے اتحادی افواج کی کمانڈ سنبھالی ۔

اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا تاجکستان اورآزربائیجان بھی چند روز تک اس اتحاد کا حصہ بن جائیں گے ۔جنرل راحیل کے کمانڈر انچیف بننے سے ان تینوں ممالک کے اس اتحاد پر جو خدشات تھے وہ ختم ہوگئے ہیں ۔ یمن کے مسئلہ کے حل کے بھی قویٰ امکانات پیدا ہوچکے ہیں ۔جنرل راحیل شریف ایران کے ساتھ مل کرحل نکالنے والے ہیں ۔ایران نے اس سلسلے میں اپنی رضامندی کا اظہار کر دیا ہے ۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ فوجی اتحاد دہشت گردی کے خلاف اسلامی اتحاد نہیں بلکہ یہ سعودی بادشاہت کو بچانے کےلئے بنایا گیا جسے اس وقت اپنے ہی دوستوں سے سخت خطرات لا حق ہیں یعنی مغربی دنیا سے ۔اگر یہ بات سچ ہے تو پاکستان نے اعلان کر رکھا ہے کہ ہر طرح کے خطرات میں پاکستان سعودی عرب کا مکمل طور پر ساتھ دےگا۔جنرل راحیل کے اس اتحاد کے کمانڈر انچیف پر سب سے زیادہ پریشانی بھارت کو ہوئی ہے ۔بھارت یہ سمجھتا ہے کہ جنرل راحیل ذہنی طور پر بھارت کے بہت زیادہ خلاف ہے اور اسے تباہ کر نا چاہتا ہے سو اتحاد کی سربراہی کے بعد جنرل راحیل کی وساطت سے پاکستان کے اثرات اور زیادہ بڑھ جائیں گے جو مشرق وسطی میں بھارت کےلئے بہت نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں ۔

127 — وزیر اعظم کااستثنیٰ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-127 | ↑ فہرست

وزیر اعظم کااستثنیٰ

====================

وزیر اعظم کااستثنیٰ

منصور آفاق

پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور میں سابق صدر آصف علی زرداری کو آئینی استثنیٰ حاصل رہا ہے۔عدالتِ عالیہ اپنی تمام تر کوشش کے باوجود بھی سوئز بنکوں میں پڑے ہوئے اربوں ڈالر تک رسائی حاصل کرنے کےلئے حکومت سے ایک خط نہیں لکھوا سکی تھی۔حتی کہ اس عمل میں ایک معصوم وزیر اعظم بھی قربان ہوگیا۔اس وقت پانامہ کیس کے روز بہ روز بدلتے ہوئے خدو خال ویسا ہی منظر پینٹ کرتے چلے جا رہے ہیں۔وکیل ِ صفائی نےکورٹ میں وزیر اعظم کے استثنیٰ کا معاملہ چھیڑ دیا ہے کہ صدر کی طرح وزیر اعظم کو بھی آئین کے تحت استثنیٰ حاصل ہے۔چونکہ آئین کے آرٹیکل 66کی شق (1)کے تحت وزیراعظم سمیت کسی بھی رکن اسمبلی کی ایوان میں کی گئی بات کوکسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتااس لئے 63ٹو کے تحت وزیراعظم کی اہلیت پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔

میرے نزدیک تو یہ صدر اور وزیر اعظم دونوں کا استثنیٰ غیر آئینی ہے۔ کیونکہ آئین کی کتاب کی تمہید میں یہ درج کیا گیا ہے کہ کوئی بھی ایسا قانون جو قرآن و سنت کے خلاف ہوگا وہ اس آئین کا حصہ نہیں بن سکتااور صدر اور وزیر اعظم کےلئے استثنیٰ کا قانون غیر اسلامی ہے۔اسلام میں کسی ایسے قانون کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے۔یہ استثنیٰ صریحاًقرآن اور سنت سے متصادم ہے۔وضاحت کےلئے دوحوالے درج کرتا ہوں۔

حضرت ابوبکر صدیقؓ نے اپنے پہلے خطبہءِ خلافت میں فرمایاتھا ’’ جب تک میں خدا اور رسول کے احکام پر چلتارہوں تم پر میری اطاعت ضروری ہے اور اگر تم دیکھو کہ میں اس راستے سے ہٹ رہا ہوں تو تم تلوار کے زور سے میری کجی دورکرو اور مجھے سیدھے راستے پر لاؤ اگر پھر بھی میں حق کی راہ پر نہ آیا تو میرے لئے ضروری ہوگا کہ خلافت کا کلاہ اتاردوں ‘‘

ایک بار امیرالمومنین حضرت عمر فاروقؓ خطبہ جمعہ کے لئے کھڑے ہوئے، انہوں نے ابھی یہ الفاظ کہے تھے(میری بات سنواور اطاعت کرو) کہ اک شخص کھڑ ا ہوگیا اس نے کہا (وہ نہ ان کی بات سُنتا ہے نہ اطاعت کرتا ہے) امیرالمومنین نے کہا ’’ خیریت تو ہے مجھ سے کونسی خطا سر زد ہوئی کہ آپ بات سننے سے اوراطاعت کرنے سے انکار کررہے ہیں تو اس آدمی نے کہا بیت المال کی طرف سے ہم لوگوں میں جو کپڑا برابر برابر تقسیم ہوا وہ اتنا نہیں تھا کہ ایک آدمی کا کرتا تیار ہوسکے آپ کا قدبھی لمبا ہے اور آپ اس کپڑے کا کرتا پہنے کھڑے ہیں اس کا مطلب ہے کہ آپ نے مساوات کے اصول کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے لئے زیادہ کپڑا رکھ لیاتھا ‘‘ حضرت عمرؓ نے فرمایا ‘‘اس کا جواب میرا بیٹا دے گا ‘‘ امیر المو منین کے فرزند کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا ’’ امیرا لمومنین بیت المال سے سال میں دو دفعہ کپڑا لیتے ہیں ایک سردیوں کا لباس اور ایک گرمیوں کا لباس پھر سال انہی دولباسوں میں گزارتے ہیں اور انہیں پیوندلگاتے رہتے ہیں میں نے دیکھا ان کے کرتے میں بہت سے پیوند لگے ہوئے تھے میں نے بیت المال سے ملنے والا یہ کپڑا جو میرے حصے میں آیا تھا وہ بھی ان کے حوالے کر دیا اس طرح انہیں دو آدمیوں کا حصہ مل گیا تو یہ کرتا تیار ہوگیا وگرنہ ان کا ذاتی حصہ بھی اتنا ہی تھا جتنا سب لوگوں کے حصہ میں آیا یہ جواب سُن کر وہ آدمی پھر کھڑا ہوا اور اس نے کہا اب آپ فرمائیں ہم آپ کا فرمان سنیں گے بھی اور اطاعت بھی کریں گے‘‘تو طے ہوا کہ اسلام میں حکمران کو کسی طرح کا کوئی استثنیٰ حاصل نہیں اس لئے اگر آئین میں ایسی کوئی شق یا قانون موجودہے تو اسے فوراً نکال دینا چاہئے کیونکہ آئین کی بنیاد قرآن و سنت پر رکھی گئی تھی۔

یہ قانون اسلام کے ساتھ ساتھ بنیادی انسانی حقوق کے بھی منافی ہے، انسانی حقوق کے چارٹر کے مطابق کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔تمام شہریوں کو برابری کی سطح پر حقوق حاصل ہیں۔سو صدر اور وزیر اعظم کو حاصل استثنیٰ انسانوں کے عالمی قانون کی بھی خلاف ورزی ہے۔یورپ میں اب کسی بھی حکمران کو مکمل استثنیٰ حاصل نہیں رہا۔اور جتنا باقی رہ گیاہے وہ بھی عدالت کے رحم و کرم ہے ترقی یافتہ دنیا میں صرف سفارت کاروں کو کچھ ایسے حقوق ہیں جو اسی قبیل کے محسوس ہوتے ہیں مگر ہیں نہیں۔حقیقت میں کسی بھی سفارت کار کوکوئی استثنیٰ حاصل نہیں۔ بات صرف اتنی ہے کہ سفارت کار اگر کوئی جرم کرے تو اس کی سزا یہ متعین کی گئی ہے کہ وہاں کی حکومت اسے ناپسندیدہ شخص قرار دے کر واپس اپنے ملک بھیج دے۔کسی زمانے میں ترک پارلیمنٹ میں بھی استثنیٰ کا قانون ہوا کرتا تھا۔ وہاں توتمام رکن ِپارلیمنٹ کو یہی استثنیٰ حاصل تھا مگر کچھ عرصہ پہلے وہاں کی پارلیمنٹ نے بھی نئے قانون کی منظوری دیدی جس کے تحت ارکان پارلیمنٹ کو کسی بھی مقدمے میں حاصل استثنیٰ ختم کر دیا گیاہے۔ شاید اس وقت دنیا کے جمہوری ممالک میںپاکستان وہ واحد ہے جہاں حکمرانوں کو اس طرح کا استثنیٰ حاصل ہے۔ امریکہ اور اٹلی کی عدالتوں نے بھی اپنے حکمرانوں کو استثنیٰ سے محروم کر دیا ہے۔ امریکی عدالتوں نے صدر رچرڈ نکسن اور بل کلنٹن کو صدارتی استثنیٰ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ جب واٹر گیٹ اسکینڈل میں سپریم کورٹ نے صدر رچرڈ نکسن کے اختیارات محدود کئے تو وہ لوگ جوصدر کے استثنیٰ پر پختہ یقین رکھتے تھے۔ حیران بلکہ پریشان ہوگئے۔ چلی کے صدر اگسٹو پنشٹ پرفراڈ کرنے کے جب الزامات لگے تو وہاں کی سپریم کورٹ نے ان سے استثنیٰ واپس لے لیاتھا۔ دنیا کے بے شمار ممالک کے حکمرانوں کو عدالتیں سزائیں سنا چکی ہیں۔ان کی ایک طویل فہرست ہے جن کے نام ذہن میں محفوظ رہ گئے ہیں۔ان میں اسرائیل کے موشے کاٹیسلو، ارجنٹائن کے صدر جنرل رینالڈو بگنن، تائیوان کے صدر چن شوئی بیان، ڈوگاسکر کے صدر مارک روالومانانا، پیرو کے صدر البرٹو فیوجی موری،رونالڈو کے صدر پاسچر بزیمنگو، فلپائن کے صدر جوزف استرادہ، کوسٹاریکا کے صدر رافیل فورنٹیر، کوریا کے صدور چن دووان،روتائی وو، یورو گوئے کے صدر جوآن ماریا یوروابیری، چاڈ کے حسن ہیبرے، برسیالور یوگو سلاویا کے تین بار صدر رہنے والے سلوبودان میلا سوک،بنگلہ دیشی صدر جنرل محمد ارشاداور فرانسیسی صدر یاک شیراک شامل ہیں۔

128 — چیئرنگ کراس کے ہلال

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-128 | ↑ فہرست

چیئرنگ کراس کے ہلال

====================

چیئرنگ کراس کے ہلال

منصور آفاق

انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ایک اور زخمی کی دھڑکنیں رک گئیں۔ ایک اورچراغ بجھ گیا۔ شہادتوں کی تعداد میں ایک اور کا اضافہ ہوگیا۔ امید کی جاگتی گھنٹیاں سو گئیں۔ مال روڈ پرسرد سورج کی کالی چتا۔ ہر طرف راکھ چہرے پہ مل مل کے آتی ہوئی۔ ایڑیوں سے اندھیرے اڑاتی ہوئی، خود کش جیکٹ سے نکلے ہوئے شیشے کے نوکدار ٹکڑے روح میں پیوست کر گئی ہے۔ موت کے فلسفے کے شبستان میںکتنے سدھارتھ صفت سو گئے۔ کتنے رنگ پتھرا گئے۔ خوابوں کی کتنی تعبیریں کرچیاں ہوگئیں۔ سمٹ مینار کے سامنےارمغانِ حرم بہہ گئی۔ خیر کی میت پنجاب اسمبلی کی دہلیز سے اٹھی۔ امن و اماں کے سکوتِ گل سے شام اپنی خالی ہوئی۔ سید احمد مبین اور زاہد گوندل سے نیام اپنی خالی ہوئی۔ شہباز شریف کی کلائی سے بندھا ہوا لاہورخون کے راوی میں گر پڑا۔ دہشت گردی کے خاتمے کے سلوگن دھرے کے دھرے رہ گئے میں ایک بار پھر مر گیا۔ چیئرنگ کراس کے ہر ہلال سے میرا خون نکلا اور سڑک پر جم گیا۔ میرے لوتھڑوں سے فٹ پاتھ بھر گیا۔ جیو کی اسکرین سے نکلا کہ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان کے منحرف دھڑے جماعت الاحرار نے قبول کر لی ہے کہ لاہور میں خودکش دھماکہ ان کے ساتھی نصراللہ عرف ذبیح اللہ نے کیا ہے۔ بے گناہوں کےقاتلوں کا کوئی نام نہیں ہوتا۔ گزشتہ سال گلشن اقبال پارک میں بم دھماکے کی ذمہ دار بھی اسی گروپ نے قبول کی تھی جس میں 70افراد جاں بحق ہو گئےتھے۔ وہ ایسٹر کا دن تھا۔ اُس دن کئی مسیحی بھائی کراس پر سج گئے تھے۔ آج مسلمان چیئرنگ کراس پر قربان ہو گئے۔

یہ تحریک طالبان کا کوئی منحرف گروپ نہیں۔ بس طالبان نے اپنے گلے میں اِسی نام کی تختی لٹکا لی ہے۔ دراصل کچھ عرصہ پہلے احرار الہند کےنام سے ایک گروپ وجود میں آیا تھا۔ یہ گروپ دو سگےبھائیوں نے بنایا تھاجن کا تعلق ضلع اٹک کے شہر حضرو سے ہے۔ پھر صلح ہو گئی۔ تحریک طالبان پاکستان کے نام میں جماعت الاحرار کااضافہ کردیا گیا۔ ان دنوں پاکستانی طالبان کی کمان انہی کے ہاتھ میں ہے۔ یہ دونوں لال مسجد کے سابق طالب علم بھی ہیں۔ جب پہلی بار احرار الہند کا نام سامنے آیا تھا تواحرار الہند نے کسی مولانا عمر قاسمی کو اپناسربراہ قرار دیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ عمر قاسمی کا تعلق بھارت سے ہے۔ رانا ثناءاللہ نے بھی تسلیم کیا ہےکہ جماعت الاحرار کے بھارتی ایجنسی را کے ساتھ قریبی مراسم ہیں۔ جن دنوں انہوں نے ا پنا نام ’’احرار الہند‘‘ رکھا تھا۔ انہی دنوں میں نے لکھا تھا غور کیا جائےکہ انہوں نے اپنی تنظیم کانام ’’احرار الہند‘‘ کیوں رکھا ہے۔ ’’احرار“ کا لفظی مطلب وہ قوم یا گروہ ہےجوکسی کی غلامی قبول نہیں کرتا پھر اس احرارکے ساتھ ’’ہند‘‘ کا لفظ کیوں لگایا گیا۔ کیاوہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم پاکستان کے وجود کو ہی تسلیم نہیں کرتے۔ ہمارا وطن ہندوستان ہے۔

جہاں تک طالبان پر بھارتی اثرو رسوخ کا تعلق ہے تو اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ اس رابطے میں اُن بعض بھارتی مسلمان علماء کے کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جو طالبان سے نظریاتی ہم آہنگی رکھتے ہیں۔ سوات اور وزیرستان کے آپریشن کے دوران بھارت سے آیا ہوا اسلحہ بھی بڑی تعداد میں پکڑا گیا تھا۔ کلبھوشن سمیت اور بھی کئی ثبوت حکومت ِ پاکستان کے پاس موجود ہیں۔

میرے خیال میں اب اور کوئی چارہ نہیں رہا کہ کراچی اوروزیرستان کی طرح پنجاب میں بھی باقاعدہ ضرب عضب آپریشن شروع کردیا جائے۔ کراچی کی طرح رینجرزکو پنجاب میں بھی کام کرنے کی اجازت دی جائے نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درآمدیقینی بنانے کےلئےیہ ادارہ مکمل طور پر افواجِ پاکستان کے حوالے کردیا جائے تاکہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ صوبوں کوطے شدہ معاملات پر مرتکز رکھے۔ نیشنل ایکشن پلان کی باتیں یاد دلا دوں۔ ممکن ہے کچھ لوگوں کو بھول گئی ہوں۔ دہشت گردوں کی سزا ئوں پرعملدرآمد۔ اسپیشل ملٹری کورٹس۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں سے عسکری ونگز کا خاتمہ۔ منافرت کے خلاف کارروائی۔ سہولت کاروں کے خلاف کارروائی۔

کالعدم تنظیموں کے افرادکی نگرانی۔ اقلیتوں کا تحفظ۔ کاؤنٹر ٹیررازم فورس۔ دینی مدارس کی رجسٹریشن۔ میڈیا پردہشت گردوں کی تشہیر پر پابندی۔ فاٹا میں انتظامی وترقیاتی اصلاحات۔ آئی ڈی پیز کی واپسی۔ دہشت گردوں کے مواصلاتی نظام کاخاتمہ۔ سوشل میڈیا پر دہشت گردنظریہ کے فروغ پر پابندی۔ پنجاب میں دہشتگردی کا خاتمہ۔ ’کراچی آپریشن‘ کامنطقی انجام۔ بلوچستان میں سیاسی مفاہمت۔ فرقہ واریت کے خلاف فیصلہ کن کارروائی۔ افغان پناہ گزینوں کا مسئلہ۔ فوجداری نظام میں اصلاحات۔ میرے خیال میں تو ان بیس نکات میں سے ایک بھی نکتہ ایسا نہیں جس پر پوری طرح عمل درآمد کیا گیاہو۔ ایسی صورت میں چیئرنگ کراس کے فٹ پاتھوں پر انسانی جسموں کے لوتھڑے ہی چپکے ہوئے دکھائی دیں گے اور کیا ہوگا۔ اب آخر میں لاہور کےلئے شعیب بن عزیز کا ایک دعائیہ شعر۔

مِرے لاہور پر بھی اِک نظر کر

ترا مکّہ رہے آباد مولا

129 — شیزوفرینک بوڑھا

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-129 | ↑ فہرست

شیزوفرینک بوڑھا

====================

شیزوفرینک بوڑھا

منصورآفاق

’’او پگلے! کوئی طوفان، کوئی خوفناک حادثہ، کوئی ہولناک واقعہ، کوئی کرب کے دوزخ سے نکلی ہوئی تاریخ بدلنے کی ساعت، کوئی ٹوٹتی زمین کی دہشت خیز آواز، کوئی ساکت ہوتی زندگی، کوئی پاکستان ٹیلی وژن کی اسکرین پر چہرے بدلتی ہوئی رات، کوئی اجتماعی سماعت شکن دھماکہ۔ کچھ بھی نہیں۔ کوئی تیز رفتار ریل گاڑی کسی ایسی سرنگ سے نہیں گزر رہی جِس کا دوسرا دہانا بند ہو۔ وسوسے نکال دو دماغ سے‘‘۔ میں نے ایک واہموں بھرے یعنی شیزو فرینک بوڑھے شاعر کو سمجھاتے ہوئے کہا مگر وہ میری بات سننے پرتیار ہی نہیں تھا۔ اس نے عنکبوت کی طرح اپنے گرد جو جالا بُن لیا تھا۔ اُس کیلئے اُس سے باہر قدم رکھنا بہت مشکل ہے۔ وہ ڈپریشن زدہ سوجے ہوئے ہونٹوں سے بولتا چلا جارہا تھا ’’اصطبل سے گھوڑے بھاگنے کی کوشش میں ہیں، گھونسلوں سے پرندے نکل آئے ہیں۔ دماغوں میں افراتفری کا عالم ہے۔ فضامیں ایک بے رونق سُرمئی سا بُجھا بُجھا رنگ پھیل رہا ہے۔ درختوں سے پتے گر چکے ہیں۔ سوکھی ٹہنیاں ساکت و جامد ہیں۔ مجھ جیسے استخوانی وجود اپنی پتھرائی ہوئی خشک آنکھوں میں دہشت بھر کر آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ہر چیز پر کانٹوں کی باڑ لپٹتی جارہی ہے۔ تیز و تند زہریلی آندھیاں پیڑوں کو جڑ وں سے اُکھاڑ دینا چاہتی ہیں۔ خونی بگولے زندگی کو جکڑنے کے لئے موقع کی تلاش میں ہیں۔ میں ایک ہیبت ناک قہقہہ سن رہا ہوں۔ کیا یہ خوفناک قہقہے میری تاریخ بن جائیں گے۔ کیا زبانیں پتھر کی ہو جائیں گی۔ کیا آنکھیں پھیل کر باہر نکل آئیں گی۔ کیا زندگی کی رمق موت کی زردی میں بدل جائے گی۔ کچھ مجھے بتائو پلیز یہ کیا ہو رہا ہے۔ پاکستان کونسی دلدل میں اترتا چلا جارہا ہے‘‘۔

میں نے اسے پھر سمجھایا کہ تمہاری ذہنی حالت درست نہیں ہے۔ جائو کسی ڈاکٹر سے جاکر دوائی لو۔ کہیں بھی کوئی ایسی بات نہیں۔ الحمدللہ ہمارا پیارا پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے وہاں ایسا کچھ نہیں ہو رہا کہ تم اتنی خوفناک اور ڈرائونی باتیں دماغ میں لائو۔ وہاں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہےہیں۔ مالیاتی خسارے میں کمی آئی ہے۔ سی پیک کا کام شروع ہے۔ مجھے یقین ہے کہ سی پیک کے بعد والا پاکستان وہی پاکستان ہوگا جو تمہارے اور میرے خوابوں کی تعبیر ہے۔ وہ پریشان حال شیزو فرینک بوڑھا بولا ’’یہ سب باتیں میں جانتا ہوں مگر لگتا ہے کہ تم نے آج ٹی وی نہیں دیکھا۔ وزیروں کی زبانیں اچانک آگ اگلنے لگی ہیں‘‘۔ میں ہنس پڑا۔ میں اُس کی بات سمجھ گیا تھا۔ قصہ دراصل اتنا ہے کہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے سپریم کورٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’کسی کو بھی یہ اختیار نہیں ہے وہ میاں نواز شریف کو نا اہل قرار دے سکے۔ میاں نواز شریف کو غیر عوامی،غیر سیاسی،غیر جمہوری طریقے سے اگر عوامی مینڈیٹ سے علیحدہ کرنے کی کوئی بھی کوشش کی گئی اور کسی طرف سے بھی ہوئی، کوئی بھی اُس کا حصہ بنا تو اسے عوام کے بے پناہ اور شدید ترین ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فیصلہ عوام کی امنگوں کے مطابق آنا چاہئے ورنہ...‘‘۔ ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی اسی طرح کی گفتگو کی ہے بلکہ ان کا لہجہ تو رانا ثناءاللہ سے بھی تیز تھا۔ انہوں نے کہا ’’جبر کے فیصلے، جھوٹ بول کر دبائو کے فیصلے ہم نہیں مانتے۔ ووٹ نواز شریف لے اور فیصلے کوئی کرے، یہ نہیں ہو سکتا۔ عوام کی طاقت سے آئے ہیں اور عوام کی طاقت سے جائیں گے۔ مسلم لیگ کے کارکنو تیار رہو۔ پہرہ دیتے رہو۔ جاگتے رہو۔ جاگ رہے ہو نا‘‘۔ کچھ تجزیہ کار ان تند و تیز جملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ ایسا لگتا ہے جیسے نون لیگ کی قیادت کو سرکاری لاء ہیکرز نے بتا دیا ہے کہ فیصلہ نواز شریف کے خلاف آرہا ہے۔ ان وزرا کے بیانات پر نون لیگ کی طرف سے وضاحت بھی کی گئی ہے کہ ایسی بات نہیں یہ ورکرز کنونشن وغیرہ دراصل نون لیگ کی انتخابی مہم کا آغاز ہیں۔ یہ نون لیگ کی سیاسی سرگرمیوں کی انتخابی تقریریں ہیں اُس شیزو فرینک بوڑھے کی پریشانی صر ف اتنی تھی کہ ان بیانات کی روشنی میں خدا نخواستہ اگر اداروں میں کوئی کشیدگی پیدا ہوتی ہے تو کیا ہوگا۔ بہر حال میں نے اسے سمجھایا کہ کچھ نہیں ہوگا۔ اس صورت حال میں ہمارے مقتدر ادارے فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔ موجودہ سربراہ کے بارے میں اطلاعات تو یہی ہیں کہ وہ بہت صاف شفاف آدمی ہیں۔ سیاسی معاملات میں کسی طرح کی مداخلت بھی پسند نہیں کرتے۔

ان کے خیال کے مطابق ہر ادارے کو صرف وہی کام کرنا چاہئے جس کیلئے اسے بنایا گیا ہے جو آئینِ پاکستان اسے تفویض کرتا ہے۔ سو اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ اُن کا جھکائو کسی طرف ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ ان کا ہر عمل پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق ہو گا گزشتہ روز انہوں نے اپنے افسران کو یقین دلاتے ہوئے پھر اس عزم کا اعادہ بھی کیا ہےکہ ’’پاناما کا مقدمہ سپریم کورٹ میں ہے اور اس کا فیصلہ قانون اور آئین کے مطابق ہوگا۔ ڈان لیکس پرکام جاری ہے اور جن لوگوں نے وہ جرم کیا ہے انہیں ضرور سزا ملے گی‘‘۔

بس اپنی تو اتنی دعا ہے کہ تاریخِ پاکستان کی کتاب کے کسی صفحے پرپھر کسی نئے ’’این آر او‘‘ کی ڈرائونی تصویر نہ بنا دی جائے۔ پھر کسی کی جلاوطنی کا کوئی واقعہ نہ ہو۔ پھر کسی نئی پلی بارگیننگ کی سیاہی قوم کے چہرے پر نہ تھوپ دی جائے۔ انصاف کے ترازو میں غریب اور امیر کا وزن ہمیشہ برابر رہے۔ کہیں کوئی خود کشی نہ ہو۔ نا اجتماعی نا انفرادی۔

130 — ڈاکٹر طاہر القادری کی حیرت انگیر کامیابی

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-130 | ↑ فہرست

ڈاکٹر طاہر القادری کی حیرت انگیر کامیابی

====================

ڈاکٹر طاہر القادری کی حیرت انگیر کامیابی

منصورآفاق

ایک دوست نے ڈاکٹر طاہر القادری کے تیسرے دھرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دو دھرنوں سے کیا حاصل ہوا ہے کہ تیسرے دھرنے سے کچھ بہتری کی توقع رکھی جائے ۔کسی نے اسکے جواب میں کہا کہ شہاب الدین غوری نے ہندوستان پر کتنے حملے کئے تھے اور شکست کھائی تھی مگر مایوس نہیں ہوا تھا۔ڈاکٹر طاہرالقادری کی پھر آمد ان کے حوصلے واستقامت کی خبر دیتی ہے ۔فتح اسی کو ملتی ہے جو فتح کیلئے آخری سانس تک لڑتا رہتا ہے ۔

ڈاکٹر طاہر القادری جب اپنا دوسرادھرنا ختم کرکے واپس یورپ چلے گئے تھے تو یہ الزام بڑی شدومد سےپھیلا دیا گیا تھا کہ انہوں نے حکومت سے ڈیل کرلی ہے ۔اپنے شہیدوں کی لاشیں بیچ دی ہیں ۔وغیرہ وغیرہ ۔خیر مجھے تواُس وقت بھی اس بات کا یقین تھا کہ کوئی ڈیل ویل نہیں کی گئی ۔مخالفین موقع کا فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔بے شک اس دھرنے کے خاتمے سے ڈاکٹر طاہر القادری کوسیاسی اور مذہبی طور پر بہت زیادہ نقصان پہنچا ۔دھرنے میں شریک کئی لوگوں کو بلک بلک کے روتے ہوئے دیکھا گیا۔میرا ذاتی خیال تھا کہ شایداب ڈاکٹر طاہر القادری کی آواز پر عام لوگ اس طرح جمع نہیں ہونگے جیسے پہلے ہوتے تھے اور اس دھرنے کے اچانک خاتمے پر بہت سے کارکنوں کے دل ٹوٹ گئے تھے بلکہ کئی کارکن منہاج القران کو چھوڑ بھی گئے تھے۔

مگر سترہ جون کا احتجاجی دھرنا (جسے ختم نہیں ملتوی کیا گیا)دیکھ کر مجھے حیرت ہوئی کہ لوگ اسی طرح ڈاکٹر طاہر القادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے مال روڈ پر پہنچے ہوئے ہیں یعنی کسی طرح کے جھوٹے پروپیگنڈا سے متاثر نہیں ہوئے ۔ان کے دل میں ڈاکٹر طاہر القادری کا احترام اسی طرح موجود ہے۔ کارکن اسی طرح ان کے اشاروں پر جان قربان کرنے کےلئے تیار ہیں ۔بے شک یہ ان کی ایک حیرت انگیز کامیابی ہے مگر ایک اور کامیابی جو اس سے بھی زیادہ عجیب و غریب قرار دی جاسکتی ہے ۔وہ ان کاباقی سیاسی پارٹیوں کو اپنا ہم آہنگ بنالیناہے ۔گزشتہ دھرنے کے موقع پر تمام اپوزیشن حکومت کے ساتھ کھڑی تھی مگر اس دھرنے میں تقریباًتمام اپوزیشن پارٹیوں کے اہم نمائندےڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ اسٹیج پر موجود تھے۔

اس افطار سے سحری تک پھیلے ہوئے دھرنے میں ڈاکٹر طاہر القادری کا جو اہم ترین مطالبہ سامنے آیاوہ سانحہ ماڈل ٹائون کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جانے کا ہے ۔اس کےلئے انہوں نے اپنی تقریر میں باقاعدہ جنرل راحیل شریف سے درخواست کی کہ سانحہ کی ایف آئی آر بھی انہی کے حکم پر درج ہوئی تھی اب قصاص بھی صرف اسی صورت میں مل سکتا ہے کہ انصاف گاہ کاتعلق افواجِ پاکستان سے ہو ۔یقیناً جنرل راحیل شریف بھی چاہتے ہونگے کہ پاکستان میں ہر مظلوم کی داد رسی ہو ۔ ماڈل ٹائون کے سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو بھی انصاف ملے ۔مگر مسئلہ یہ ہے کہ فوجی عدالتوں میں صرف وہی مقدمات چل سکتے ہیں جو وفاق یا صوبے فوجی عدالتوں کو بھیجیں ۔ خود سے فوجی عدالت کسی مقدمے کو نہیں اپنا سکتی ۔پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے بھی ڈاکٹر طاہر القادری کے اس مطالبے پر یہی کہا ہے کہ اگر وہ مقدمہ فوجی عدالت میں بھجوانا چاہتے ہیں تو قانونی راستہ اختیار کریں ۔یعنی جن کے خلاف مقدمہ ہےانہیں سے کہیں کہ یہ مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجا جائے وہ لوگ جنہوں نے آج تک عدالتی کمیشن کی رپورٹ سامنے نہیں آنے دی ان سے کوئی کیسے توقع رکھ سکتا ہے کہ وہ یہ کیس فوجی عدالت کو ریفر کریں گے ۔اب دیکھتے ہیں کہ اس سلسلے میں جنرل راحیل شریف کیا فیصلہ کرتے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری عید تک ان کے جواب کا انتظار کریں گے اور پھریہ ملتوی شدہ دھرنادوبارہ سے آبادہوجائے گا۔ وہیں سے جہاں اسے ملتوی کیا گیا ہے اور اس وقت تک جاری رہے گا جب تک انصاف نہیں مل جاتا۔دھرنے میں تقریباً تمام تقریر کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری کے ایک طرف جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور دوسری طرف شیخ رشید کھڑے رہے ۔چوہدری برادران نے اپنی نمائندگی کےلئے کامل علی آغا کو بھجوایا تھا ۔ان کےخود نہ آنے کابھی یقینا کوئی سبب ہوگا ۔پیپلز پارٹی کے منظور وٹو اورسردار لطیف کھوسہ کی تقاریر کی تیزی اورتلخی دیکھ کرتو میں سوچنے لگا تھا کہ کہیں ان کا شمار بھی سانحہ ماڈل ٹائون کےشہیدوں کے لواحقین میں تو نہیں ہوتا ۔مجھے وہ دن یاد آگئے جب ڈاکٹر طاہرالقادری کے پہلے دھرنے کے خاتمے کےلئے پیپلز پارٹی نے ان کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جس پر پیپلز پارٹی کے وزیراعظم سمیت تمام کابینہ نے دستخط کئےتھے اور دھرنا ختم ہوتے ہی اپنے معاہدے سے منحرف ہوگئے تھے بلکہ ٹی وی شوز میں خود اس معاہدےکا مذاق اڑاتے تھے ۔وقت بدلتا رہتا ہے پیپلز پارٹی کی طرف سے یہ اعلان بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ ’’اس مرتبہ عمران خان اور بلاول بھٹو ایک ہی کنٹینر پر ہونگے ‘‘

مختلف ٹی وی چینلز پرڈاکٹر طاہر القادری کے متعلق حکومتی دانشور پھروہی کہہ رہے ہیں کہ وہ اسکرپٹ کے مطابق اپنا کردار کریں گے۔ پھر ایک سازش کے تحت آئے ہیں۔ پچھلی مرتبہ بھی اُن پر یہی الزام لگایا گیا تھا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ایک اسکرپٹ کے مطابق آئے ہیں ۔مگر یہ الزام سچ ثابت نہیں ہواتھا۔ جن پراسکرپٹ لکھنے کا الزام تھاانہوں نے سیاسی معاملات میں کسی طرح کی دخل اندازی نہیں کی تھی ۔اس وقت بھی الزام وہی پراناہے ۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس مرتبہ اس سازش میں ق لیگ اور تحریک انصاف کے ساتھ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی بھی شامل ہے۔کچھ اور سچ ہو نہ ہو یہ بات ضرور حقیقت پر مبنی ہے کہ روز بروز حکومت کے ارد گرد گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے ۔اپوزیشن نے اس مرتبہ حکومت کوگھیرنے کےلئے ایک طرف قصاص کی خندق کھود دی ہے تو دوسری طرف پانامہ لیکس کی دیوار کھڑی کردی ہے ۔

بظاہر ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد کا مقصد صرف اپنے شہیدوں کا قصاص مانگنا ہے ۔وہ عید کے بعد اسی قصاص کےلئے اپنا ملتوی شدہ دھرنا شروع کریں گے اورباقی اپوزیشن عید کے بعد ’’پاناما لیکس‘‘ کے ایشو پر اپنی احتجاجی تحریک شروع کرے گی ۔حکومت کےلئے پانامہ لیکس سے کہیں مشکل مرحلہ ماڈل ٹائون کے شہیدوں کا قصاص ہے ۔حکومت چاہتی ہے کہ شہیدوں کے لواحقین کسی طرح دیت وصول کرلیں مگر دو سال سے حکومت اپنی اس کوشش میں کامیاب نہیں ہوسکی ۔یہ بھی ڈاکٹر طاہر القادری کی ایک اور بڑی کامیابی ہے وگرنہ دولت اور طاقت کے سامنے کہاں کوئی غریب مظلوم ٹھہر سکا ہے۔

131 — ادھوری نہیں پوری خبریں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-131 | ↑ فہرست

ادھوری نہیں پوری خبریں

====================

ادھوری نہیں پوری خبریں

منصورآفاق

امریکہ نے ایف سولہ طیاروں کیلئے ستر کروڑ ڈالر پیشگی ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس نے پاکستان کی امدادبھی روک دی ہے(یقینا امریکہ کی نظر پاناما کی آف شور کمپنیوں میں پڑے ہوئے پاکستانیوں کے اربوں ڈالرز پر ہے۔)

نیب نے پاناما لیکس پر وزیر اعظم کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔ ایف بی آر نے بھی ہاتھ اٹھا لئے ہیں۔ (اخبارات میں بے گناہی کے اشتہارات کا کوئی فائدہ تو ہونا تھا)

وزیر اعظم نواز شریف نے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاہے۔(سننے میں آیا ہے کہ دالیں سپلائی کرنے والے تاجر کا تعلق تحریک انصاف سے ہے )

چیف جسٹس آف پاکستان وطن واپس آگئے ہیںاور کسی وقت بھی جوڈیشل کمیشن کی حکومتی درخواست پر کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں مگر سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن بنانے کے اعلان کو چیلنج کرا دیا ہے۔(ایک تیر سے دو شکار )

سندھ اسمبلی میںاسلحہ لے جانے کے جرم میںایک اینکر کو گرفتار کرلیا گیاتھاجس پروفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار فوری طور پر الیکٹرانک میڈیا پر آئے تھے اور اس کی گرفتاری کی بھرپورمذمت کی تھی مگر اسے رہا نہیں کرا سکے تھے( ہپ ہپ ہرے ۔)

اعتزاز احسن نے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ’’ کروڑوں ڈالر بوریوں میں بند ہو کر باہر نہیں جا سکتے ۔‘‘ان کی سادگی پر بھی حیرت ہوتی ہے ۔یہ بوریوں کا زمانہ ہے ۔کسی بھی بینک میں جائیں۔اپنا غیر ملکی کرنسی اکائونٹ کھولیں اس میں دوچار کروڑ ڈالر جمع کرادیںاورپھر پاناما جا کر اس بینک سے نکلوالیں ۔(منی لانڈرنگ کی سائنس)

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا پوری دنیا کیلئے مسئلہ ہے۔(یہ دنیا یقینا ایٹمی ممالک پر مشتمل ہے )

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے فرمایا ہے کہ احتساب سب کا ہو گا ۔کسی کو بھی اُس فہرست سے نکلیں نہیں دیں گے ۔(اگرہمارا ہوا تو)

عمران فاروق کیس کے ملزم خالد شمیم کی ویڈیو کیسے بنائی گئی ہے۔وزیر داخلہ نے اس کی تحقیق کیلئے اسپیشل سیکرٹری داخلہ شعیب صدیقی کی سربراہی میں ایک ایسی ٹیم بنائی جس نے 48گھنٹوں میں اپنا کام مکمل کرلیا ہے اوراب اس سلسلے میں ایک جی ٹی آئی بنائی جارہی ہے۔اگر صرف ایک موبائل فون سے ویڈیوبنانے پر اتنا کچھ ہوسکتا ہے تو میری دکان سے پیازوں کی بوری چوری ہونے پر جی ٹی آئی کیوں تشکیل نہیں دی سکتی ۔(سبزی منڈی کے ایک دکاندار کا احتجاج)

کچھ دن پہلے نون لیگ برطانیہ نے عمران خان کے خلاف احتجاج کیلئے ان کی سابقہ خوش دامن کے گھر کاانتخاب تھا۔تحریک انصاف کو بھی چاہئے وہ جاتی امرا کی بجائے کسی اِسی طرح کی جگہ کا انتخاب کریں ۔( فیس بک پر کسی نون لیگی کا مشورہ )

پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ مال روڈ پرجلسے میں کچھ بھی ہوا توواقعہ کی ذمہ دار تحریک انصاف ہوگی۔(گیارہ خودکش پنجاب میں داخل ہوگئے)

کل بھوشن سے وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات کرائی جائے (ایک بھارتی ٹی وی اینکر کا مطالبہ )

ریلوے کے خسارے میں 23فیصد اضافہ ہوا سعد رفیق کے اثاثے32فیصد بڑھ گئے ۔(ایک مشکوک خبر((ریلوے ذرائع کے مطابق البتہ خسارہ کم ہوا ہے)

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بتائیںکہ وہ جلسے کس کے خلاف کر رہے ہیں ۔’’حیرت ہے انہیں ابھی تک معلوم نہیں ہوسکاکہ وہ پاناما لیکس کے خلاف جلسے کرا رہے ہیں۔( ایک نون لیگی کا ٹویٹ )

اسٹیٹ بنک نے کہا ہے کہ 280ارب کے قرضے معاف کئے گئے ہیںجن میں سے 208ارب کے قرضے خود مالیاتی اداروں نے معاف کئے۔اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک بینکار نے بتایا کہ کسی بینک نے بھی آج تک کوئی ایسا قرضہ معاف نہیں کیاجو پانچ لاکھ سے کم ہو۔(امیروں کے رشتہ دار بینک)

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی آواز میںحبیب جالب کے کلام پر مشتمل آڈیوسی ڈی کے کورپر لکھا ہوا جملہ( ہماری طاقت عوامی حمایت میں ہے ناچ گا نے میں نہیں۔مریم نواز )

باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عوام پر حکومتی خزانے کے دروازے کھول دئیے گئے ہیں ( یقیناً الیکشن ہونے والے ہیں )

عزیربلوچ کی جے آئی ٹی پر دو پولیس افسران دستخط کرنے سے انکاری ہیں (زندگی کسے پیاری نہیں ہوتی)

شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام سے دنیا کو کوئی خطرہ نہیں ( مستقبل قریب میں جاری ہونے والی امریکی پریس ریلیز)

سلیم صافی ناراض ہیں کہ عطاالحق قاسمی نے ان کے کالم سے اپنی مرضی کا پیراگراف کیوں اپنے کالم میں کوڈ کیا۔ (بوفے لگا ہوا ہوتوآدمی اپنی پسند کا کھانا اٹھاتا ہے)

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سارے محلے کو پتہ ہوتا ہے کہ قتل کس نے کیا مگر گواہی کوئی نہیں دیتا۔ (غیرمحفوظ ہونے کا قومی المیہ)

خبر آئی ہے کہ چنیوٹ میں تانبے کے 915ارب ڈالر کے ذخائرمیں ایک بہت بڑا فراڈ ہواہے۔ (سونے کے ذخائر تانبے میں کیسے بدل گئے)

132 — ڈی چوک پرروشنی کے کنٹینرز

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-132 | ↑ فہرست

ڈی چوک پرروشنی کے کنٹینرز

====================

ڈی چوک پرروشنی کے کنٹینرز

منصور آفاق

پاکستان میں کئی طرح کے کنٹینرمشہور ہوئے۔ امریکی اسلحہ افغانستان لے جانے والے کنٹینرز کی کہانیاں بہت پھیلیں۔ ان میں سے کچھ راستوں میں جلا دئیے گئے مگر زیادہ تر اپنی منزل تک پہنچے۔ چار سو کے قریب گم ہوئے جو کئی سالوں بعد کچھ عرصہ پہلے کراچی کی بھینس کالونی سے ملے ۔ان میں سے زیادہ ترخالی تھے۔ اسلحہ جہاں پہنچنا تھا پہنچ چکا تھا ۔کنٹینرز کا ایک اور استعمال بھی پاکستان میں بہت زیادہ ہوتا ہے ۔انہیں سڑکیں اور راستے بند کرنے کیلئے حکومت استعمال کرتی ہے ۔لوگوں نے کئی باراحتجاجی تحریکوں میں پاکستان کو کنٹینرستان بنتے دیکھا ہے ۔مگر پاکستان کی تاریخ میںدو کنٹینر ایسے بھی ہیںجنہیںبہت زیادہ محبت اور عقیدت حاصل ہوئی وہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے کنٹینرز ہیں ۔ ان رہائشی کنٹینرز کو یورپ میں کیروان کہا جاسکتا ہے ۔یہ تقریباًیورپ کے ہر اُس گھر میںموجودہوتا ہے جنہیں گھومنے پھرنے کاشوق ہو اور تھوڑے سے مالی حالات بھی بہتر ہوں ۔ ہالی ڈیز پر لوگ انہیں اپنی کاروں کے پیچھے باندھتے ہیں اور کسی دلفریب جگہ پر جاکر کھڑا کر دیتے ہیں۔یورپ کے ہر خوبصورت مقام پر انہیں کھڑاکرنے کیلئے جگہیں مختص ہوتی ہیں۔ان میں ایک چھوٹے سے گھر کی تمام سہولتیں موجود ہوتی ہیں۔شاعری میں اس کیروان کا ذکر کچھ یوں آیاہے

چند لکڑی کے کواڑوں کو لگا کر پہیے

وقت نے کار کے پیچھے مرا گھر باندھ دیا

پاکستان میں یہ کیروان صرف ڈی چوک پر کھڑے کئے جاتے ہیں اور ان کے ساتھ دھرنا بھی ضروری سمجھا جاتا ہے ۔پاکستانی قوم ان سے اچھی طرح واقف ہے۔ کچھ لوگوں نے انہیں آنکھوں سے دیکھاہے اور کچھ لوگوں نے انہیں ٹیلی وژن کی اسکرین پر دیکھاہے لیکن یہ بات شاید ہی کوئی پاکستانی کہہ سکے کہ اُس نے یہ کیروان نہیں دیکھے ہوئے۔ان کیروان نے سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت کو پہنچایا اوران سے زیادہ فوائدعسکری اداروں نے پاکستان کی بہتری کیلئے اٹھائے ۔یہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے کیروان کی کرامت تھی کہ موجودہ حکومت نے افواجِ پاکستان کی ہر اچھی بات پر سرِ تسلیم خم کیا اور ملک دہشت گردی کی جنگ میں کامیاب ہوا۔

اطلاع ہے کہ عمران خان نے اپنے کنٹینر کی صفائی کاحکم دے دیا ہے ۔اس کی اچھی طرح سروس کی جارہی ہے اور اس میںکچھ اور سہولتیں بھی شامل کی جارہی ہیں ۔پچھلی مرتبہ عمران خان نے تقریباً ایک سو چھبیس دن اس میں قیام کیا تھا ۔نئی سہولتوں سے اندازہ ہوتاہے کہ شاید اس مرتبہ کچھ عرصہ قیام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ڈاکٹر طاہر القادری کے بارے میں بھی اطلاع یہی ہے کہ انہوں نے برطانیہ سے خاصامعیاری اور بڑاکیروان خرید کر بذریعہ بحری جہاز پاکستان بھجوا دیا ہے ۔وہ کسی لمحے بھی کراچی کے ساحلوں پر اترنے والا ہے۔ اُن ساحلوں پرجہاں عزیر بلوچ کا آسیب جگہ جگہ دکھائی دے رہاہے جو محترمہ بے نظیر بھٹو کے قاتل کے چہرے سے نقاب نوچ سکتاہے ۔جہاںپی آئی اے کے جہاز بمبار طیارے بنتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔جہاں درد کے دھرنے کا آغاز ہوا چاہتا ہے ۔بہر کیف اس متبرک کنٹینر نے پہنچنا تو کراچی سے لاہور ہے جہاںغریبوں کے کواٹروں سے گزرتی ہوئی اورنج ٹرین کی آواز تبدیلی کے شورسے ہم آہنگ ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔ لاہور سے یقینا یہ کنٹینراسلام آبادجائے گا۔ کیونکہ آبادتو ڈی چوک نے ہی ہونا ہے۔اگرچہ اسد عمر نے کنٹینر کے ڈی چوک پہنچنے کی وجہ عوام کے معاشی قتل عام کو قرار دیا ہے۔خاص طور پر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںجو دکھاوے کی کمی کی ہے ۔یہ احتجاج اس کے خلاف شروع کیا جارہا ہے کہ جب ڈیزل کی اصل قیمت 38.2 روپے ہے تو حکومت اس پر 37.6 روپے ٹیکس کے نام پرکیوں بٹوررہی ہے ۔وغیرہ وغیرہ۔مگر میرے نزدیک اس کی وجوہات کچھ اور بھی ہیں ۔سب سے بڑی وجہ تو یہ ہے کہ رینجرز کا آپریشن ابھی تک پنجاب میں شروع نہیں ہوسکا۔پیپلز پارٹی اگرچہ پوری طرح گرفت میں ہے مگر پنجاب میں موجود کرپشن کے مگر مچھ ابھی اسی طرح راہ چلتے لوگوں کو اپنی لینڈ کروز تلے روند رہے ہیں ۔دوسرا پی ٹی آئی کو اس بات کا اندازہ ہوچکا ہے کہ آئندہ بھی صاف شفاف الیکشن ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔دھاندلی کے کسی راستے پر کوئی کنٹینر نہیں رکھا جارہا ۔سو موجودہ حکومت سے بہتری کی توقع رکھنا اپنے آپ کو فریب دینے کے مترادف ہے۔ دوسری طرف پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن نے بھی دبے لفظوں میں قومی حکومت کی بات کی ہے۔ آصف زرداری اور بلاول زرداری بھی سعودی عرب سے مایوس ہو کرامریکہ گئے ہوئے ہیں۔ صدر اوباما سے توقع نہیں کی جارہی کہ وہ ان کیلئے اسٹیبلشمنٹ کے نام کوئی پیغام بھیجیں گے مگر امید پر دنیا قائم ہے۔ سو اس ساری صورت حال میں تحریک انصاف نے یہی مناسب سمجھا کہ کنٹینر کی صفائی شروع کردی جائے۔ صرف اِسی کنٹینرسے انصاف کا سورج طلوع ہوسکتا ہے۔ اس کنٹینر کے ڈی چوک میں پہنچنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پنجاب حکومت پیچھے ہٹنے کی بجائے عسکری قیادت کی گفتگو پر دھیان دے گی۔

سنا ہے ایک کنٹینر وزیراعظم نواز شریف نے بھی تیار کرایا ہوا ہے جو مکمل طور پر بلٹ پروف ہے اور اس کی دیواریں شیشے کی ہیں۔ شاید وہ اسے دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ممکن ہے اسے کچھ پہلے ہی سڑک پر لانا پڑ جائے۔

133 — عمران خان منی ٹریل کا مقابلہ جیت گئے؟

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-133 | ↑ فہرست

عمران خان منی ٹریل کا مقابلہ جیت گئے؟

====================

عمران خان منی ٹریل کا مقابلہ جیت گئے؟

منصور آفاق

میں جب لندن جاتا ہوں تو اکثرمیری رہائش ایک دوست کے پاس ایکٹن ٹائون میں ہوتی ہے اور جس دوست کے ساتھ سارا دن گھومنا ہوتا ہے وہ وکٹوریہ ٹرین اسٹیشن کے قریب رہتا ہے۔ سو میں صبح صبح ایکٹن ٹائون سے انڈرگرائونڈ ٹرین کی ڈسٹرکٹ لائن پر بیٹھتا ہوں جو مجھے تقریباً آدھ گھنٹے میں وکٹوریہ لے جاتی ہے۔ اس تیز رفتار انڈر گرائونڈ ٹرین میں سفر کے دوران میری نظر ہر آنے والے اسٹیشن پر ہوتی ہے کہ کہیں جلدی میں وکٹوریہ اسٹیشن گزر نہ جائے۔ جیسے ہی سائوتھ کیسنگٹن کا اسٹیشن آتاہے، میں سیٹ سے اٹھ کردروازہ کے پاس کھڑا ہوجاتا ہوں کہ اب ایک اسٹیشن چھوڑ کر اگلا اسٹیشن وکٹوریہ ہوگا۔ یہ جو سائوتھ کیسنگٹن کا اسٹیشن ہے کسی زمانے میں عمران خان یہاں بہت دکھائی دیا کرتے تھے۔ دراصل اس علاقہ میں عمران خان کا ایک فلیٹ ہوا کرتا تھا۔ انہوں نے 1983میں یہاں ڈرے ایونیو پرایک کئی منزلہ عمارت کی چھت پر ایک فلیٹ خریدا تھا۔ اس وقت اس کی قیمت ایک لاکھ سترہ ہزار پائونڈ تھی۔ 61ہزار پائونڈ عمران خان نےکیش ادا کئے تھے۔ باقی رقم کی ادائیگی کےلئے بنک سے مارگیج لیا تھا یہ مارگیج بیس سال کےلئے تھا۔ مگر عمران خان نے بنک کا یہ لون چھ سات سال میں ادا کردیا۔ یہ رقم اس وقت پاکستانی روپے میں ساٹھ لاکھ سےزیادہ نہیں تھی۔ پچھلے دنوں جب فلیٹ کی خریداری کی تمام تفصیلات عمران خان نے سپریم کورٹ میں جمع کرادیں توسپریم کورٹ نے کہاکہ یہ جو ایک لاکھ سترہ ہزار پائونڈ تھے یہ کہاں سے آئے تھے ان کی بھی منی ٹریل ہمیں چاہئے۔ اس منی ٹریل کی تلاش خاصا مشکل کام تھا کیونکہ یہ رقم عمران خان نے مختلف کائونٹیوں میں کرکٹ کھیل کر جمع کی تھی۔ مجبوراًعمران خان نے تلاش شروع کی اور پھراللہ کی مدد سے آخرکار وہ اِس کی تلاش میں کامیاب ہوگئے۔ سو اس رقم کی بنکوں سے حاصل شدہ تفصیلات کورٹ میںجمع کرا دی گئی ہیں۔ یوں عمران خان منی ٹریل کی جنگ جیت گئے ہیں لیکن اس بات کا بھی دھیان رکھیں کہ اس ساٹھ لاکھ روپے کی منی ٹریل کا مقابلہ شریف خاندان کی اربوں کھربوں کی منی ٹریل سے تھا۔

ایک اور بات کی وضا حت بھی بڑی ضروری ہے کہ اثاثوں کی ملکیت میں اِس وقت عمران خان ایک ارب چالیس کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ یہ سوال بھی کئی لوگ کرتے ہیں کہ ’’یہ اتنی بڑی رقم کے اثاثے کہاں سے آئے۔ لندن والا فلیٹ آٹھ دس سال کے بعد پانچ سات کروڑ کا بک گیا ہوگا۔ مگر ایک ارب اور چالیس کروڑ کہاں سے آئے ہیں‘‘ تو اس کا جواب صرف اتنا ہے کہ اس رقم میں سوائے عمران خان کی خوش قسمتی کے، کسی اور چیز کا کوئی دخل نہیں ہے۔ قصہ صرف اتنا ہے کہ ان کے لاہور کےآبائی گھر کی اِس وقت قیمت 30کروڑ ہو چکی ہے اور بنی گالا والے گھر کی زمین جو جمائمہ خان نے چند کروڑ کی خرید کر انہیں تحفہ کے طور پر دی تھی اُس گھر کی قیمت اِس وقت 75کروڑ ہو چکی ہے۔ یعنی عمران خان کے پاس جو کچھ ہے اس میں کہیں کوئی ہیرا پھیری نہیں ہے۔ پھر انہوں نے خودبنی گالا والے گھر کی قیمت 75کروڑ بیان کی ہے جب کے ان کے مقابلے میں وزیر اعظم نوازشریف نے رائے ونڈ محلات کی قیمت صرف چالیس لاکھ روپے ظاہر کی ہوئی ہے۔ ممکن ہے چالیس کروڑ درج کی گئی ہو اور غلطی سے لکھتے ہوئے ایک صفر رہ گیا ہو مگر میں سمجھتا ہوں کہ رائے ونڈ محلات عمران خان کے بنی گالا والے گھر سے کئی گنا زیادہ قیمتی ہیں۔

ایک اور مقدمہ بھی تحریک انصاف کے خلاف ہے کہ تحریک انصاف کوغیر ملکیوں نے فنڈنگ فراہم کی ہے۔ خیر اس کی تمام تفصیل سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے اور وہ تمام غیر ملکی وہی ہیں جو یا تو خودپہلے پاکستانی تھے یا ان کے پاس دہری شہریت ہے یا وہ غیرملکی ہیں جن کےوالدین میں سے کسی ایک کا تعلق پاکستان سے تھا۔ لیکن اگر ایسا ہوتا بھی کہ تحریک انصاف کو غیرملکیوں نے کوئی فنڈنگ کی ہوتی تو یہ بھی کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہونی چاہئے تھی۔ عمران خان کا کوئی غیر ملکی دوست انہیں فنڈنگ دے سکتا ہے۔ ان کی سابقہ برٹش بیوی کا کوئی رشتہ دار بھی تحریک انصاف کو فنڈنگ دے سکتا ہے۔ جس طرح ایک برطانوی ادارہ پاکستان کو تقریباً سات آٹھ سو ملین پائونڈ کی فنڈنگ خیراتی کاموں کےلئے دیتا ہے۔ اسی طرح برطانیہ کے امیر لوگ بھی دنیا میں بہتری کےلئے فنڈنگ دیتے رہتے ہیں۔ مسلمانوں کی برطانیہ میں جتنی چیریٹی آرگنائزیشز پاکستان کی بہتری کے لئے کام کرتی ہیں۔ ان کو بے شمار ایسے لوگ بھی فنڈ دیتے ہیں جن کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ یہ فنڈنگ قطعاً اُس جیسی مبینہ فنڈنگ نہیں جو اُسامہ بن لادن نےمحترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت کے خاتمہ کے لئے دی تھی۔ یہ فنڈنگ ویسی فنڈنگ بھی نہیں جو پڑوسی ممالک پاکستان کے مختلف سماجی و مذہبی مراکز کو دیتے ہیں۔ یہ فنڈنگ ویسے بھی نہیں ہوسکتی جو قطری شہزادے نے شریف فیملی کو دی تھی کیونکہ اس فنڈنگ کی مکمل منی ٹریل موجود ہوگی۔ (اگر دی گئی ہو تو) تحریک انصاف کے ریکارڈ میں تو اس کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔

اب ایک اور بات کہ صرف تحریک انصاف کو ملنے والی فنڈنگ کا حساب کتاب کیوں کیا جارہا ہے۔ باقی پارٹیوں کو بھی اس اچھےعمل سے گزاراجائے تاکہ حقیقت ِ حال عوام الناس کےسامنے رہے۔ خاص طورپر نون لیگ کی فنڈنگ کا حساب کتاب بہت ضروری ہوگیا ہے اس کی وجہ جے آئی ٹی کا یہ انکشاف ہے کہ 10 کروڑ روپےنواز شریف نے نون لیگ کو فنڈ کے طور پردیئے اورکچھ دنوں کے بعد نون لیگ سے6 کروڑ واپس لے لئے لیکن ان ٹرانزیکشنز کی اکاؤنٹس میں کہیں تفصیل موجودنہیں ہے۔ اس بات کا بھی حساب کتاب ہونا چاہئے کہ نون لیگ نےجو ایک ارب اور30 کروڑ روپے 2013 کے انتخابات میں خرچ کئے تھے وہ کہاں سے آئے تھے۔ اتنی بڑی رقم نون لیگ کو کس کس شخصیت نے بطور فنڈ فراہم کی تھی کیا ان میں کچھ دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شامل تھیں؟

134 — پاناما کی گھبراہٹ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-134 | ↑ فہرست

Panama Panic

====================

Panama Panic

منصور آفاق

جے آئی ٹی کی عمر میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔کل یعنی دس جولائی کے بعد جے آئی ٹی کے ارکان ہونگے اورمعمول کی ملازمتیں اورابھی نہال ہاشمی کی دھمکیوں کی دھمک فضا میں موجود ہے ۔یہ الگ بات کہ انہوںنے دہشت گردی کی دفعات دیکھتے ہی سپریم کورٹ سےغیر مشروط معافی کی درخواست کی ہے ۔آئیے غور کرتے ہیں کہ اِس جے آئی ٹی کی حیثیت کیا تھی ۔یہ سپریم کورٹ کی ایک تحقیقاتی ٹیم تھی۔جو تین ججوں نے اپنے تیرہ سوالوں کے جواب تلاش کرنے کےلئے بنائی اور اُس میں اپنی پسند کےایسے آفیسر شامل کئے جو اپنے کام میں بہت اچھی شہرت کے حامل تھے ۔اُن کے خیال میں مقدمہ کی کارروائی میں پیش کئے جانے والے ثبوت اور وکیلوں کی بحث کسی نتیجے پر پہنچنے کےلئے کافی نہیں ۔سو سوال اور تفتیش کرنے کے تمام اختیارات انہیں سپریم کورٹ کی طرف سے ودیعت کر دئیے گئے ۔انہوں نے حکم کے مطابق تفتیش شروع کی اور ہر پندرہ دن کے بعد اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے لگے ۔آخری رپورٹ آج یا کل جمع کرادی جائے گی یا کرادی گئی ہوگی۔اِس جے آئی ٹی پر بے شمار اعتراضات بھی کئے گئے ۔اسے متنازع بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔یہ سب کچھ بھی سپریم کورٹ کے سامنے رہا۔کچھ ایسی باتیں بھی سامنے آئیں جو توہین ِ عدالت کے زمرے میں آتی ہیں ۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ تینوں جج صاحبان اِس تحقیق و تفتیش کے بغیر بھی فیصلہ سنا سکتے تھے جس طرح دو جج سنا چکےہیں ۔مگر انہوں نے خوفناک حد تک تحقیقات کرائیں جس سے یہ لگ رہا ہے کہ شایدفیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں نہیں آرہا۔قطری شہزادے کا معاملہ ابھی تک کسی منطقی انجام تک نہیں پہنچا۔اُ س کے خیال میں اُس سےپاکستانی قوانین کے مطابق تفتیش نہیں کی جا سکتی ۔جے آئی ٹی کی ٹیم اُس کے محل میں آکر اُس کاانٹرویو کر سکتی ہے ۔گزشتہ روزوزیر اعظم نوازشریف کی طرف سے منی ٹریل کے طور پر نئے دو ثبوت جمع کرا ئےگئے جن میں ایک العزیزیہ اسٹیل کمپنی کادوکروڑ اور کچھ لاکھ دینار کا چیک ہے جو دوہزار پانچ میں دیا گیا تھااور دوسرا ثبوت الثانی خاندان کے ساتھ کاروباری شراکت کےکاغذات ہیں مگر اب مسئلہ یہ ہے کہ ان کی جانچ پڑتال کےلئے جے آئی ٹی کے پاس وقت نہیں ہے کیونکہ اُس بیچاری کی عمر پوری ہوچکی ہے ۔

یہ سوال اس وقت پوری قوم کے ذہن میں سلگ رہا ہے کہ اگر وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف فیصلہ آگیا تو اس کے بعد کیا ہوگا ۔کہیں جمہوریت کی چڑیا پھر اڑ تو نہیں جائے گی ۔اگرچہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ’’جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ۔جمہوریت کی گاڑی شاندار سڑک پر چل رہی ہے کوئی بھی نہیں چا ہے گا کہ اس سڑک کو خراب کیا جائے یا گاڑی پٹری سے اتر جائے‘‘۔مگرنواز شریف ، مریم نواز ،خواجہ سعد رفیق ، طلال چوہدری ،اسحاق ڈار ،ایاز صادق اور حسن نواز مسلسل اپنے اپنے لفظوں میں جمہوریت کے خلاف کسی سازش کانقشہ کھینچ رہے ہیں ۔انہیں کسی غیر آئینی اسکرپٹ کاصریرِ خامہ سنائی دےرہا ہے ۔انہیں کوئی چور دروازے سے وزیر اعظم بنتاہوا نظر آرہا ہے ۔

شیخ رشید کا خیال ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف پانامہ کیس کے فیصلے سے کچھ دن پہلے اسمبلی توڑ دیں گے ۔اگرچہ اُن کی پیشن گوئیاں کافی عرصہ سے غلط ثابت ہو رہی ہیں مگراس کی تصدیق کچھ اور ذرائع سے بھی ہورہی ہے جو کہتے ہیں کہ وزیر اعظم نوازشریف ابھی تک اس موضوع پربات کرنے پر آمادہ نہیں کہ خدانخواستہ اگر ان کے خلاف فیصلہ آتا ہے تو ان کے بعد وزیر اعظم کسے بنایا جائے گا۔جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور نون لیگ میں ان کے بعض قریبی لوگ یہ چاہتے ہیں کہ نواز شریف کی نااہلی کی صورت میں حمزہ شریف کو وزیر اعظم بنایا جائے ۔جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جو تقریر کی اسے سنتے ہی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نےشاید اِسی سلسلے میں شہباز شریف سے ایک تفصیلی ملاقات کی تھی ، آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا تھا۔نون لیگ کے یہ دونوں اہم ترین لیڈر کسی صورت میں بھی سپریم کورٹ کے ساتھ ٹکرائو کی طرف نہیں جانا چاہتے ۔وہ کسی بھی ایسے اقدام کے حق میں نہیں جو جمہوریت کےلئے نقصان دہ ثابت ہو لیکن وزیر اعظم نواز شریف کی کچن کیبنٹ کچھ اور طے کر چکی ہے ۔وزیر اعظم ہائوس کے ترجمان آصف کرمانی نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اگر محترمہ جے آئی ٹی قطری شہزادے کے دربار میں حاضرنہ ہوئی تو پاکستانی قوم اس کی رپورٹ تسلیم نہیں کرے گی ۔یعنی اس رپورٹ کے نتیجے میں جو سپریم کورٹ کا فیصلہ آئے گا اسے نہیں مانے گی ۔

پانامہ پینک پورے ملک میں کسی وبا کی طرح پھیل چکاہے ۔لوگوں کو یہ دوسوال بہت تنگ کررہے ہیں کہ اگر سپریم کورٹ نے کہہ دیاکہ اربوں روپے کے شریف فیملی کے فلیٹس منی لانڈرنگ کی رقم سے خریدے گئے ہیں تو پھر کیا ہوگا ۔کیا برطانوی حکومت ان فلیٹس کو اپنی تحویل میں لے لے گئی ۔ کیا منی لانڈرنگ کے الزام میں شریف فیملی کے ارکان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔خدانخواستہ ایسی کوئی بات ہوئی تو کیا نون لیگ کوئی ملک گیر احتجاج کرے گی کیا1998کی طرح نون لیگ کے لوگ پھر کسی اور لیگ میں سدھار جائیں گے ۔

یقینا یہ سلگتا ہوا سوال بھی زیر ِبحث ہے کہ اگر حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد سے انکار کردیا تو کیا ہوگا۔اسپیکر قومی اسمبلی سپریم کورٹ کے آرڈرز سے صرفِ نظر بھی کرسکتا ہے ۔اُس پر اپنی کوئی رولنگ دے سکتا ہے ۔اس حوالے سے قومی اسمبلی کوئی بل بھی پاس کرسکتی ہے ۔صدر ممنون حسین فوری طور پر اِس سزا کے خاتمہ کا فرمان بھی جاری کرسکتے ہیں ۔ایسی صورت میں یقینا جمہوریت خطرے میں پڑ جائے گی ۔جو لوگ جمہوریت کو خطرے میں دیکھ رہے ہیں ۔یقیناوہ ٹکرائوکی کسی ایسی صورت کی طرف قدم بڑھانے کاسوچ رہے ہیں مگروزیر اعلیٰ شہباز شریف نےواضح الفاظ میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ تسلیم کیا جائے گا۔ بہرحال ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوسکا کہ مسلم لیگ نون کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا۔

135 — کشمیر کمیٹی چھوڑ دیں یا پھر.....

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-135 | ↑ فہرست

کشمیر کمیٹی چھوڑ دیں یا پھر.....

====================

کشمیر کمیٹی چھوڑ دیں یا پھر.....

منصور آفاق

ابھی ابھی ایک اچھی خبر نظر سے گزری ہےکہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے پاکستان کے سلامتی کے مشیرریٹائرڈ جنرل ناصرخان جنجوعہ کو دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کےلئے ٹیلی فون کیاہے۔میں ابھی یہ خبر پوری طرح پڑھ بھی نہیں سکا تھا کہ ٹیلی وژن پر یہ خبر نشر ہونے لگی کہ ساہمنی کے محاذ پر بھارتی توپوں نے بلا اشتعال گولہ باری شروع کردی ہے۔پاکستانی فوج کا توپ خانہ بھی منہ توڑ جواب دےرہا ہے۔

ناوک فگن کے تیر، نشانے کے اور ہیں

ہاتھی کے دانت یعنی دکھانے کے اور ہیں

کچھ ایسی ہی صورت حال اپنے مسلسل اقتدار میں رہنے والے مذہبی رہنمامولانا فضل الرحمٰن کی بھی ہے۔جنہیں کشمیر کا مقدمہ لڑنے کےلئے کشمیر پر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔اس کمیٹی کو اربوں روپے کا بجٹ بھی دیا گیا جو خرچ ہو چکا ہے۔کہاں خرچ ہوا۔مجھے اس سے بھی کوئی لینا دینا نہیں۔ میرا مسئلہ تو انڈین اخبار میں شائع ہونے والی ایک تکلیف دہ خبرہے۔انڈیا ٹو ڈے نے مولانا فضل الرحمٰن کو غلط طور پر اسٹیبلشمنٹ کے پوسٹر بوائے کی حیثیت دیتے ہوئے ان کا بیان شائع کیا ہے۔ خبر کے الفاظ کچھ یوں ہیں۔’’کشمیر پر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے چیئرمین نے نوازشریف کی حکومت کو یہ کہہ کرشاک کی حالت میں پہنچا دیا ہے کہ فاٹا کے علاقوں میں حالات کشمیر کی وادی سے زیادہ بدتر ہیں۔انہوں نے قومی اسمبلی میں جمعہ کے روز گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا ہےکہ فاٹا کے لوگوں کی زندگی انتہائی نا گفتہ بہ ہے اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہےکہ وہاں بسنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔پاکستان کو کشمیر میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ پاکستان کے اپنے ہی فاٹا میں رہنے والے جب اتنی اذیت میں ہیں تو اسے کشمیر کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں۔انہوں نے پاکستانی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میڈیا فاٹا کے علاقوں کے مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے جنون میں مبتلا ہے۔وہ خاص طور پر فاٹا کے علاقوں میں پاکستانی آرمی نے جو آپریشن کیا ہے اُس پر شدید غم و غصہ کا اظہار کر رہے تھے کہ وہاں طالبان کی بجائے امن پسند قبائلی افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہےجو انسانی حقوق کی مکمل خلاف ورزی ہے۔‘‘

نریندر مودی نے کشمیر کا تقابل بلوچستان سے کیا تھا۔جس پر ہم پاکستانی بہت سیخ پا ہوئے تھے کہ بلوچستان پاکستان کا صوبہ ہے جب کہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ایک متنازع علاقہ ہے۔ان دونوں کا موازنہ کیسے کیا جاسکتا ہے مگر ستم آخری حد یہ ہے کہ مولانا نے کشمیر کا تقابل فاٹا سے کر دیا ہے۔ فا ٹا جسے ضرب عضب نے جہنم سے نکالا ہے او ر اب افواج پاکستان اسے جنت نظیر بنانے کےلئے دن رات مصروف ِ عمل ہیں۔

اب آتے ہیں فاٹا کے اُس مسئلےکی طرف جس کی وجہ سے مولانا اتنے پریشان ہیں۔انہوں نے دھمکی دی ہے کہ’’اگر عوام کو اعتماد میں لئے بغیر فاٹا کی حیثیت تبدیل کی گئی تو سخت نتائج برآمد ہونگے‘‘۔ انہوں نے اس مقصد کےلئے ریفرنڈم کا مطالبہ کیا۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب تک فاٹا کی حیثیت تبدیل نہیں ہوتی۔ وہاں ہر شخص کوووٹ کاحق نہیں مل جاتاتو ریفرنڈم کیسے ہوسکتا ہے اوراگر انہی چند سرداروں میں ریفرنڈم کرانے کا خیال ہے تو پھر وہ فاٹا کےعوام کا نام نہ لیں بلکہ ان چند وڈیروں کی بات کریں جن میں سے بہت سارےافغانستان کے ساتھ مالی فوائد کی وجہ سے جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے ایک اور بھی عجیب و غریب بات کی کہ۔’’ڈیورنڈ لائن عارضی سرحد ہے افغانستان جہلم کو اپنا حصہ قرار دیدے تو پاکستان کیا جواب دے گا۔‘‘یہ زبان پاکستان دشمن افغان لیڈروں کی ہے۔بہت عرصہ پہلےپاکستان نے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کے ڈیورنڈ لائن کو تسلیم نہ کرنے کے بیان پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیورنڈ لائن ایک حل شدہ معاملہ ہے

اور جہاں تک افغانستان کاجہلم کو اپنا حصہ قرار دینے کی بات ہے تو مولانا یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ کابل ایک طویل عرصہ تک برصغیر کا حصہ رہا ہے۔انہیں روس کی ریاست فرغانہ سے تعلق رکھنے والے مغلوں کا برصغیر پرطویل دورِ اقتدار یاد رکھنا چاہئے۔سکندر اعظم سے لے کر نادرشاہ تک کس کس نے کابل کو پامال نہیں کیا۔

انہوں نے یہ بھی فرمایا ہے کہ ’’قبائل پر جنگ مسلط کرکے فرنگیوں کی یاد تازہ کردی گئی ہے‘‘حیرت ہے ایک دنیا تسلیم کررہی ہے کہ فا ٹا کے علاقے میں افواجِ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے اور انہیں نیست و نابود کردیا ہے۔نجانے کیا ہوا ہے کہ مولانا کووہ دہشت گرد فاٹا کے معصوم قبائلی دکھائی دینے لگے ہیں۔

مجھے اس سے بھی زیادہ حیرت اس بات پر ہے کہ فاٹا کے عوام کو پاکستان کے باقی عوام کے مطابق جب حقوق دئیے جانے لگے ہیں تو مولاناجھنجھلا اٹھے ہیں۔کیا انہیں وہاں کے عام لوگوں کے ساتھ کوئی دشمنی ہے۔یا پھروہ نہیں چاہتے کہ فاٹا کا علاقہ ترقی کرے اور پاکستان ہمیشہ کےلئے دہشت گردی کے سلگتے ہوئے مسئلہ سے اپنی جان چھڑانے میں کامیاب ہوجائے۔ایک طرف مولانا ہیں اور دوسری طرف خیبر پختونخوا کی حکومت ہے جس نے تجویز دی ہے کہ وفاقی منتظم شدہ قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کو 2018 سے قبل صوبے میں ضم کردیا جائے تاکہ وہاں کے پی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت بلدیاتی انتخابات بھی کرائے جائیں۔کے پی حکومت نے وفاق کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر اس میں تاخیر کی گئی تو فاٹا میں اصلاحات اور انضمام کا سارا عمل پٹری سے اتر جائے گا اور ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔یعنی پختون خوا حکومت کے مطابق مولانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے۔میں مولانا کی حکمت عملی پر حیران نہیں،پریشان ہوں۔ایک طرف صورت حال یہ ہے کہ کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود سماہنی کے محاذ پر ابھی تک فائرنگ جاری ہے۔ دوسری طرف مولانا ہیں کہ کشمیر یوں کی حمایت پر اپنی حکومت سے ناراض نظر آتے ہیں اور کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی بھی نہیں ہوتے۔

masoor afaq

136 — گاڈ فادر کے بعد سسلین مافیا

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-136 | ↑ فہرست

گاڈ فادر کے بعد سسلین مافیا

====================

گاڈ فادر کے بعد سسلین مافیا

تلخی ، تنائو ،بدمزگی جھگڑے تک پہنچتی ہوئی لگ رہی ہے ۔جب سے پانامہ لیکس کا کیس عدالت عظمی کی عمارت میں داخل ہوا ہے پوری قوم کی آنکھیں اُسی کے دروازے پر لگی ہیں اور حکومت کو بھی لگ رہا ہےکہ فیصلہ اُس کے حق میں نہیں آرہا۔سو حکومت پریشان ہے اور پریشانی سے نہال ہو کرایسے کام کرتی چلی جارہی ہے جس کی وجہ سے تلخی میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ایک طرف سفید کا غذ پرحکومت جج صاحبان کے ریمارکس کوافسوسناک قرار دے رہی ہے تودوسری طرف سپریم کورٹ یہی کہہ رہی ہے کہ ہم دھمکیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ۔

بیس اپریل کوجب پانامہ کیس کا پہلافیصلہ سنایا گیا تھا تو مٹھائی بانٹی گئی تھی کہ پانچ میں سے تین ججوں نے وزیر اعظم پاکستان کو نااہل قرار نہیں دیا بلکہ جے آئی ٹی سے تفتیش کرنے کے آرڈر جاری کئے ہیں مگر جیسے جے آئی ٹی نے کام شروع کیا وہ مٹھائی جیسے میٹھے جج کڑوے لگنے لگے ۔کونین کی گولیاں حلق سے اترنے لگیں ۔پانچ رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے فیصلہ کا آغا ز ماریوپوزو کے مشہور ناول گاڈ فادر کے اس جملے سے کیا تھاکہ ہر بڑی کامیابی کے پس منظر میں جرم پوشیدہ ہوتا ہے ۔(اس ناول کا اردو زبان میں رئوف کلاسرا نےبڑا خوبصورت ترجمہ کیا ہے )۔

حکومت مخالف پارٹیوں نے وزیراعظم کےلئے ’’گاڈ فادر ‘‘ کے لقب کو اچھالا۔خاص طور پر عمران خان نے۔ کیونکہ ان کا ایک عرصےسے شریف فیملی کے متعلق یہی خیال چلا آرہا ہے ۔حکومت نے اس لقب پر کوئی خاص ردعمل نہیں دیامگر اندر سے پیچ وتاب کھاتی رہی ۔پھر جب وزیراعظم کے صاحبزادگان کی مجرموں کی طرح تفتیش کی گئی توپیچ و تاب میں بڑی تیزی سے اضافہ ہواجو سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی زبان سے لپکتے ہوئے شعلوں کی طرح برآمد ہوا ۔عدالت کے بارے میں وہ کچھ کہہ دیا گیا جو پاکستان میں کسی نے نہیں کہا تھا ۔ایک مرتبہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے کچھ جج صاحبان کے خلاف بات کی تھی مگر وہ بھی ’’چمک ‘‘ کے لفظ سے آگے نہیں بڑھی تھیں ۔سینیٹر نہال ہاشمی پرسپریم کورٹ میں بلائی گئی سماعت کے دوران جج جسٹس عظمت سعید نے حکومت کےلئے ’’سسلین مافیا ‘‘کے لفظ استعمال کئے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کے گاڈفادر کے لقب کے بعدجسٹس عظمت سعید کے مافیا کے خطاب نے معاملہ بہت گمبھیر کردیا ہے۔’’سسلین مافیا ‘‘ انیسویں صدی کے آخری حصہ میں سسلی میں جنم لینے والا ایک مافیا تھا۔ یہ اٹلی، برطانیہ ،جرمنی ،کینیڈا ،آسٹریلیا ،وینزویلا، ارجنٹینا، برازیل ،میکسیکواورجنوبی افریقہ تک پھیلا ہوا تھا۔یہ مافیا دوسری مجرمانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ میں بھی بہت شہرت کا حامل تھا۔

حکومت کی طرف سے اسے ججز کے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کہا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن نے بھی کہا ہے کہ’’ بے شک شریف برداران مافیا ہیں مگرججز کو ایسے ریمارکس نہیں دینے چاہئیں‘‘

سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ مسئلہ کیا ہے جس کی وجہ سے جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کا اظہار مختلف شکلوں میں ہورہا ہے ۔سننے میں آیا ہے کہ وہ تیرہ سوال سپریم کورٹ نے طے کئے تھے کہ’’گلف اسٹیل مل کیسے وجود میں آئی؟۔کیوں فروخت کی گئی ؟۔اس کے واجبات کا کیا ہوا؟۔بیچنے پرحاصل ہونے والی رقم کہاں استعمال کی گئی ؟۔ وہ رقم جدہ، قطر اور پھر برطانیہ کیسے منتقل ہوئی؟۔کیا نوے کی دہائی کے اوائل میں حسن اور حسین نواز شریف اپنی کم عمری کے باوجود اس قابل تھے کہ وہ فلیٹس خریدتے یا ان کے مالک بنتے؟۔کیا حماد بن جاسم الثانی قطری کے خطوط حقیقت ہیں یا فسانہ؟۔ شیئرز فلیٹس میں کس طرح تبدیل ہوئے؟۔

نیلسن اور نیسکول نامی کمپنیوں کے اصل مالک کون ہیں؟۔ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ نامی کمپنی کیسے وجود میں آئی؟۔حسن نواز شریف کی زیر ملکیت فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور دیگر کمپنیوں کے قیام کے لیے رقم کہاں سے آئی؟۔ان کمپنیوں کو چلانے کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا؟،حسین نواز شریف نے اپنے والد میاں محمد نواز شریف کو جو کروڑوں روپے تحفتاً دئیے وہ رقم کہاں سے آئی ؟‘‘۔

جے آئی ٹی ان سوالوں تک محدود نہیں رہی بلکہ وہ کچھ اورسوال بھی پوچھ رہی ہے جن کا بظاہر ان سوالات سے کوئی تعلق نہیں ۔خاص طور پر حکومت کے خیال میں اسحاق ڈار کے حلفیہ بیان کا ان سوالوں سے کوئی واسطہ نہیں ۔جب کہ جے آئی ٹی کے ارکان کا یہ خیال ہے کہ ان سوالات کے اصلی جوابات وہی ہیں جو اسحاق ڈار اپنے حلفیہ بیان میں بہت عرصہ پہلے دے چکے ہیں ۔یہ بھی سنا جا رہا ہے کہ اِس جے آئی ٹی میں وہ شخص بھی موجود ہے جس نے اسحاق ڈار سے وہ حلفیہ بیان لیا تھا۔اسی سلسلے میں جے آئی ٹی کے دو ارکان برطانیہ سے اپنی تحقیقات مکمل کرکے واپس پہنچ چکے ہیں ۔آج حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے چوتھی پیشی ہے۔اس کے بعد اسحاق ڈار نے بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا ہے ۔ایک مسئلہ وٹس ایپ کی وساطت سے کی جانے والی کالوں کا بھی ہے کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے سرکاری فون کیوں نہیں استعمال کیا اور مخصوص نام جے آئی ٹی کےلئے بھجوانے کا کیوں کہا ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا حکومت جے آئی ٹی کو متنازع بنانے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں ۔کیا اس جے آئی ٹی کے فیصلے کو حکومت تسلیم کرے گی یا نہیں ۔بہر حال یہ سوال ہر طرف سلگ رہا ہے کہ کیا اداروں میں تصادم ہونے والا ہے ۔

وزیر اعظم نواز شریف کی ایک بار پہلے بھی عدلیہ کے ساتھ لڑائی ہو چکی ہے ۔اُس لڑائی میں نواز شریف جیت گئے اب دیکھتے ہیں اِ س مرتبہ کیا ہوتا ہے ۔لیکن ایک بات طے ہے کہ اگر ان تینوں ججوں میں سے کسی ایک نے بھی وزیر اعظم کی ناہلی کا فیصلہ دے دیا تو وہ نااہل ہوجائیں گے کیونکہ دو جج پہلے فیصلہ دے چکے ہیں ۔یعنی وہ جمہوریت جس کا نام نواز شریف ہے اس کے خلاف ہونے والی سازش کامیاب ہوجائے گی۔

137 — اسپتال میں تھانہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-137 | ↑ فہرست

اسپتال میں تھانہ

====================

اسپتال میں تھانہ

منصور آفاق

میں جب ڈیرہ اسماعیل خان میں فیصل کریم کنڈی کے گھر سے نکلنے لگا تو احمد کنڈی نے کہا ’’میں نے کار کے بونٹ میں شہد کی پانچ بوتلیں رکھوادی ہیں ۔کار جیسےہی کنڈی ماڈل فارم سے چند کلومیٹر آگے آئی تو میں نےحسن رضا کو گاڑی ایک طرف روکنے کا کہا ۔کار رک گئی ۔ میں نیچے اترا ، ڈگی کھلوائی اور شہد کی بوتلوں والا پیکٹ کھولنے لگا ۔تنویر حسین ملک اور سلیم تاج وانی مجھے حیرت سے دیکھنے لگے ۔تنویر نے کہا ’’اگر شہد کھانے کو جی کررہا تھا تو آگے کسی ہوٹل پر بریک لگا لیتے مگر میں نےشہد کی پانچوں بوتلیں باہر نکالیں اور پھرایک بوتل کھول کر چیک کی اس بوتل میں واقعی شہد تھا ۔ساتھیوں کی حیرت بڑھتی جارہی تھی ۔سو انہیں بتانا پڑ گیا کہ آگے چند کلو میٹر پر پولیس کی چیک پوسٹ ہے اورمجھے وہم پڑگیا تھاکہ احمد کنڈی نے جو بوتلیں رکھوائی ہیں وہ کہیں بلیک شہد کی گنڈاپوری بوتلیں ہی نہ ہوں اور صبح اخبار میں خبر لگی ہوئی ہوکہ منصور آفاق کالے شہد کی پانچ بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

وہاں سے نکل ڈیرہ اسماعیل خان شہر پہنچے تو تنویر بھائی نے ایک مقامی روزنامہ اخبار کے دفتر کے سامنے کار رکوادی کہ یہاں کچھ دوست ہمارا انتظار کر رہے ہیں ۔دفتر میں گئے تو وہاں کچھ سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں ۔ شہر کے خاصے صحافی بھی جمع تھے۔وہاں تمام تر گفتگو عمران خان کے نئے پختون خوا پر ہوئی کچھ لوگ ان کے کارہائے نمایاں سے کیڑے نکالتے رہےاور کچھ حق اور سچ کی بات بھی کرتے رہے لیکن ایک سیاسی تنقید نگار کی بات میں خاصا وزن تھا اس نے کہاکہ وہی عمران خان جس نے اپنے فرسٹ کزن انعام اللہ نیازی کو ٹکٹ نہیں دیا تھااور اپنے بہنوئی حفیظ اللہ نیازی تک کو ناراض کردیا تھا آج اسی عمران خان کی پارٹی ایک موروثی پارٹی بن چکی ہے ۔جن کے پاس اقتدار ہے انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو پیچھے کردیا ہے اور اپنے رشتہ داروں کو آگے لے آئے ہیں ۔سمیع اللہ علی زئی ایم پی اے کا چچا زاد بھائی عزیز اللہ خان علی زئی کوضلع ناظم ڈیرہ اسماعیل بنایا گیا ہے ۔ صوبائی وزیر مال علی امین گنڈا پورکے بھائی کیپٹن عمر امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان کا تحصیل ناظم بنایا گیا ہے ۔ایم پی اے احتشام جاوید اکبر کےچچا جہاں زیب اکبر خان ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور کے ناظم بنائے گئے ہیں۔ ٹانک کے ممبر قومی اسمبلی داور خان کنڈی کے بھائی مصطفی خان کنڈی کو ٹانک کا ضلع ناظم بنایا گیا ہے۔ ایک اور صاحب بولے ’’وزیر اعلی ٰخیبرپختون خواپرویز خٹک کے بھائی لیاقت خان خٹک ،ضلع ناظم نوشہرہ ہیں ان کا بھتیجا عمران خٹک ، ممبر قومی اسمبلی ہے ، ان کی بھابھی ساجدہ بیگم بھی خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی ہیں اور اسی طرح ڈسٹرکٹ کرک سے ممبر صوبائی اسمبلی گل صاحب خان کے بھائی کوضلع ناظم کرک بنایا گیاہے۔

ہم نے ڈیرہ اسماعیل سے لیہ آنا تھا ۔رات خاصی ہو چکی تھی ۔ بھکر سے نکلے تو سلیم تاج وانی کی طبعیت خراب ہو گئی ان کا بلڈپریشر بہت زیادہ لو ہوگیا۔کار کی اسپیڈ بڑھادی گئی ۔’’بہل ‘‘شہر آیا تو سڑک پر ’’دیہی مرکز صحت بہل ‘‘کا بورڈ دکھائی دیا ۔فوراً کار اس کے گیٹ میں موڑ دی گئی لیکن جب اندر پہنچے تو وہاں پولیس کی کئی گاڑیاں موجودتھیں ۔ جو ابھی ابھی کسی ملزم کو پکڑ کر لائی تھیں اور پولیس والے اسے مارتے ہوئے اندر لے جارہے تھے ہم نے حیرت سے یہ منظر دیکھا ۔سلیم تاج وانی بھی اپنے بلڈپریشر کو بھول گیا ۔میں نے ایک سپاہی سے پوچھا کہ ’’یہ اس شخص کو مارتے ہوئے اندر کیوں لے جارہے ہو ‘‘۔ اس نے کہا ۔ ’’کیوں نہ لے جائیں ۔اسے حوالات میں بند کرنا ہے ۔‘‘ میں نے حیرت سے کہا کہ’’ اسپتال میں حوالات‘‘ تو کہنے لگا ۔’’پچھلے سات سال سے اسی اسپتال میں ہمارا تھانہ ہے ۔ ‘‘بات ابھی تک میری سمجھ میں نہیں آسکی تھی ۔ خاصی دیر کے بعد معلوم ہوا کہ بہت عرصہ پہلے اسپتال کے ایک بڑے حصے کو تھانے میں بدل دیاگیا تھاکیونکہ تھانے کی اپنی کوئی عمارت نہیں تھی۔ساری دنیا پنجاب کی ترقی کے گن گارہی ہے مگر جنوبی پنجاب کے اس سرائیکی علاقہ میں ابھی تک اسپتالوں میں تھانے کام کررہے ہیں ۔سرائیکی علاقے کی محرومیاں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں ۔بہر حال ہم لیہ پہنچ گئے ۔صبح ناشتے پر ایک دوست نے اپنے گائوں ’’جیسل کلاسرا ‘‘ بلایا ہوا تھا ۔ ہم جب اس گائوں میں پہنچے تو پھر ایک حیرت منہ کھولے سامنے کھڑی تھی ۔ اس چھوٹے سے گائوں کی تمام گلیاں پختہ تھیں ۔ یہاں سوئی گیس تک پہنچی ہوئی ۔اسپتال موجود تھا ۔ اسکول آباد تھا ۔میں نےحیرانی سے پوچھا کہ یہ کوئی ماڈل ولیج ہے تو پتہ چلا کہ اس گائوں کی تمام ترقی کا سبب قلم کار ہے ۔ جسے رئوف کلاسرا کہتے ہیں ۔ وہ اسی گائوں کا رہنے والا ہے ۔ اس نے اپنی کوششوںسے اس گائوں کو ماڈل ولیج میں تبدیل کرالیاہے ۔(کلاسرا کےلئے بے شمار دعائیں )ناشتہ کے بعد ہم ضلع لیہ کے ڈی سی او سید واجد علی شاہ کے دفتر میں گئے ۔دفتر عوام سے بھرا ہوا تھا اور وہ ان کے بیچ میں بیٹھے ہوئے سب کے مسائل سن رہے تھے اورضرورت کے مطابق احکامات جاری کررہے تھے میں نے لیہ کے اپنے شاعر دوست صابر عطا سے پوچھا کہ کیا آج انہوں نے کھلی کچہری لگائی ہوئی ہے تو اس نے کہا ’’ نہیں یہ تو ان کا معمول ہے ۔سید واجد علی شاہ کو میں اس وقت سے جانتا ہوں جب وہ میانوالی میںہوا کرتے تھے ۔میانوالی میں جو کیڈٹ کالج بنایا گیا ہے میانوالی کےلوگوں کا خیال ہے کہ یہ بھی اصل میں سید واجد علی شاہ کا میانوالی پراحسان ہے ۔اس بات کے پیچھے ایک لمبی کہانی موجود ہے ۔ان سے ایک خوبصورت ملاقات اس وقت بھی ہوئی تھی جب رحیم یار خان میں مرشد سعید ناصر نے میرے ساتھ ایک شام کا اہتمام تھا جس کی صدارت عطاالحق قاسمی نے کی تھی ۔اُس وقت واجد علی شاہ وہاں اے ڈی جی سی ہوا کرتے تھے ۔

ان سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پارلیمانی سیکرٹری داخلہ اعجاز احمد اچلانہ بھی موجود تھے ۔انہوں نے بتایا کہ وہ لیہ میں ایک آڈیٹوریم بنا رہے ہیں جہاں ثقافتی سر گرمیوں کو فروغ دیا جائے ،لائبریری کےلئے زمین خرید لی گئی ہے ۔میری پوری کوشش ہے کہ میں یہاں یونیورسٹیوں کے کیمپس بھی لے کر آئوں میرا مطمع نظر صرف اس شہر کی ایجوکیشن کو بہتر بنانا ہے ۔ان سے بہت سی گفتگو ہوئی جب انہوں نے کہا کہ میں بھی چاہتا ہوں کہ پنجاب کی انتظامی سطح پر تقسیم کی جائے ۔کیونکہ اس علاقے کی محرومیاں ختم ہوتی دکھائی نہیں دیتیں اور مجھے اسپتال میں تھانہ یاد آگیا۔

138 — عظیم منزل

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-138 | ↑ فہرست

عظیم منزل

====================

عظیم منزل

منصور آفاق

میانوالی میں جہاں میرا گھر ہے اس کاگرد و نواح بہت ہی مردم خیز واقع ہوا ہے ۔ میرے گھر سے کوئی سو گز کے فاصلے پر وہ عظیم منزل ہے جس میں پانچ بڑے آدمی پیدا ہوئے ۔ امان اللہ خان ایڈوکیٹ جنہوں نے اپنے وقت کے طاقتور ترین گورنرامیر محمد خان نواب آف کالاباغ کے ساتھ مقابلہ پوری پامردی سے کیا تھا۔اسی مخالفت میں نواب امیر محمد خان نے عمران خان کے والد اکرام اللہ خان کو بھی ملازمت سے برطرف کرا دیا تھا ۔یعنی عمران بھی اسی گھرکے ایک چشم و چراغ ہیں۔حفیظ اللہ نیازی اور انعام اللہ نیازی نے بھی اِسی گھر میں جنم لیا مگر اس وقت میراموضوع اسی گھر انےکےپانچویں فرد نجیب اللہ خان مرحوم ہیں ۔اسی فیملی کے ایک مکان میں یہیں مولانا عبدالستار خان نیازی نے بھی اپنی ساری زندگی گزاری ۔اسی سڑک پر چند مکانوں کے فاصلے پر کرکٹ کے لازوال کھلاڑی مصباح الحق کا بھی گھر ہے ۔

یعنی قومی کرکٹ کے دونوں کامیاب ترین کپتانوں کا تعلق اسی جگہ سے ہے ۔اس پچیس تیس مکانوں کے رقبے میں اور بہت سی شخصیات پیدا ہوئیں ۔ حضرت مولانا اکبر علی ، میرے بڑے بھائی محمد اشفاق چغتائی ، ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی قیوم نیازی ، گلوکار ایوب نیازی ،عالمی شہرت یافتہ موسیقار امیر حسین امیر ،کئی اور نام بھی ہیں مگراس وقت دل و دماغ کے دریچوں سے صرف نجیب اللہ خان کا چہرہ دکھائی دے رہا ہے ۔

یہ نجیب اللہ خان کی بھکر کی سیاسی پہچان بننے سے بہت پہلے کی بات ہے ۔ ہم دونوں میانوالی کی سڑکوں پر رات گئے تک چاند کے ہمراہ آوارہ گردی کیا کرتے تھے ۔اس وقت میرے ساتھ ساتھ انہیں بھی شاعری کا جنون ہوا کرتا تھا ۔دونوں روشنی اور خوشبوکو لفظوں میں قید کرتے رہتے تھے ۔انہی دنوں ایوب نیازی کے خواہش پر نجیب اللہ خان نے ایک گیت لکھا تھا۔

جب ملا پیا کا دیس

ایسا بدلا میں نےبھیس کہ چوڑیاں ٹوٹ گئیں

اس میں ایک بند تھا

جب للکارا میں نے باطل کو

روکا اپنے ہاتھ سے قاتل کو

ہوا مجھ پہ قتل کاکیس کہ چوڑیاں ٹوٹ گئیں

ایسا بدلا میں نےبھیس کہ چوڑیاں ٹوٹ گئیں

مجھے اُسی وقت احساس ہوگیا تھا کہ وقت آنے پرنجیب اللہ خان بڑے بڑے ظالموں کو للکاریں گے ۔ایک دن اِس نوجوان نے ضرور اُس نظام سے ٹکرا جانا ہے جس نے انسانیت کے بند بند کو مضمحل کر رکھا ہے ۔اگرچہ میں ابھی تک یہی توقعات عمران خان سے بھی رکھتا ہوں ۔وہ بھی مسلسل لوگوں کو فلاح کی طرف بلا رہا ہے ۔نجیب اللہ خان نے بھی زندگی بھر یہی کام کیا ۔نہ صرف لوگوں کو کہا کہ ’’حی علی الفلاح‘‘ آئو فلاح کی طرف ۔بلکہ اپنی عمر کا ایک ایک لمحہ غریبوں کی فلاح و بہبود میں صرف کیا ۔افسوس کہ اس ملک خدا داد میں پانچ وقت یہی اذان دی جاتی ہے مگر کوئی فلاح کی طرف نہیں آتا یہ الگ بات ہے کہ نماز بہت لوگ پڑھتے ہیں ۔

جب حفیظ اللہ نیازی نے نجیب اللہ خان کے متعلق لکھی ہوئی کتاب ’’ ایک شخصیت ایک کارواں ‘‘مجھے دی اور اس کی تقریب رونمائی میں شرکت کےلئے کہا تو میرے دل نے کہا’’منصور اس تقریب میں شریک ہونا تمہارے لئے ایک اعزاز کی بات ہوگی ۔اس بات کی تھوڑی سی وضاحت کرنا چاہوں گا ۔دراصل میرے جتنے مراسم لوگوں سے ہیں اُس سے کہیں زیادہ میں زندہ قبروں کے ساتھ جڑا ہوا ہوں ۔ہوا یوں کہ جب نجیب اللہ خان کی وفات کے بعد ضمنی انتخابات ہوئے اور انعام اللہ خان ایم پی اے منتخب ہو گئے تو میں نے ان کے ایک مخالف سے طنزیہ کہا ’’تو پھر جیت گئے انعام اللہ خان ‘‘ تو اس نے تلملا کر جواب دیا ’’ لوگوں نے انعام اللہ خان کو ووٹ نہیں دئیےنجیب اللہ خان کی قبر کو ووٹ دئیے ہیں۔یعنی نجیب اللہ خان نے بھکر میں کچھ ایسا کیا کہ اس کی قبر بھی زندہ ہوگئی ہے ۔سلطان العارفین نے فرمایا تھا ’’ نام فقیر تنہاں دا باہو قبر جنہاں دی جیوے ہو ‘‘ ۔ ممکن ہے فقیر کا لفظ نجیب اللہ خان کے حوالے سے اجنبی ہو مگر میرے نزدیک اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے والوں سے بڑے فقیر اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنے والے ہوتے ہیں ۔

نجیب اللہ خان کا ایک اور کارنامہ ایسا ہے جس کی مثال میانوالی اور بھکر کی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ۔بھکر کسی زمانے میں ضلع میانوالی کی تحصیل ہوا کرتا تھا۔اس وقت میانوالی ضلع تقریباً دوسو میل پر پھیلا ہوا تھا۔بھکر کے علاقہ حیدر آباد تھل سے میانوالی تک پہنچنے کےلئے تقریباً ڈیڑھ سو میل کا فاصلہ طے کرنا پڑ جاتا تھا ۔اس وجہ سے تحصیل بھکر کےلوگ میانوالی والوں سے اسی طرح بیزار ہوتے چلے گئے جس طرح راجن پورکے شاعر عاشق بزدارنے تنگ آکر کہا تھا ’’ اساں قیدی تخت لہور دے‘‘ سو روز بہ روزبھکر اور میانوالی کے لوگوں کے درمیان مراسم خراب ہوتے گئے ۔حتی ٰ کہ بھکر کو ضلع کا درجہ دے دیا گیا مگر وہ کدورت جو اہل بھکر کے دلوں میں پیدا ہوگئی تھی وہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی تھی کہ اچانک ایک دن نجیب اللہ خان نے میانوالی سے بھکر ہجرت کرلی ۔ شروع شروع میں انہیں خاصی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔انتخابات میں بھی شکست ہوئی مگررفتہ رفتہ نجیب اللہ خان نے اپنے کردار سے آخر کار اہل بھکر کو اپنا گرویدہ بنا لیا ۔تقریباً سو سال کی کدورت نجیب اللہ خان کے عمل سے اس طرح ہوا ہوگئی جیسے کبھی تھی ہی نہیں ۔اس بات کے ثبوت کےلئے یہی کافی ہے کہ آج بھی میانوالی کے ایک سابق ایم این اے انعام اللہ نیازی ضلع بھکر سے ایم پی اے ہیں ۔اہل بھکر ۔ زندہ باد

سلگتےتھل کے صحر ا میں محبت کے سمندر کو سلام

میانوالی کے لوگوں کی طرف سے اہلِ بھکر کو سلام

139 — ناکام خارجہ پالیسی؟

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-139 | ↑ فہرست

ناکام خارجہ پالیسی؟

====================

ناکام خارجہ پالیسی؟

منصور آفاق

افغان صدر اشرف غنی نےامرتسر میں اپنی تقریر میں انڈین امداد پر حسب معمول انڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ چا بہار کی بندرگاہ کی تعمیر کو افغانستان کیلئے انتہائی اہم اقدام قرار دیا ہے۔ ضرب عضب کوخصوصی مقاصدکےلئے محدود پیمانے پر کیا جانے والا آپریشن قرار دیا۔یہ بھی الزام لگایا کہ افغان طالبان کو پاکستان سپورٹ کر رہاہے -ثبوت میں طالبان کے ایک لیڈر کامبینہ اعتراف بھی پیش کیا گیا۔اس کے بعد پاکستان کی طرف سے 500ملین ڈالر کی امداد کو ٹھکراتے ہوئے یہ کہہ کر باقاعدہ پاکستان کی توہین بھی کی کہ اس رقم کو پاکستان اپنی حدود کے اندر دہشت گردی ختم کرنے میں استعمال کرے (حالانکہ افغانستان یہ رقم پاکستان سے لے چکا ہے ) یقیناً یہ تمام تقریر قابلِ مذمت تھی۔ہمارے بزرگ اور خارجہ کے صلح جو مشیر سرتاج عزیز کو غصہ تو بہت آیا مگر انہوں نے عقل کے کہنے پرضبط سے کام لیا۔بے شک۔

اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان ِ عقل

لیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے

نجم سیٹھی نے اسی تقریر کوموضوع بناتے ہوئے کہا’’کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہو گئی ہے۔‘‘ بے شک انہوں نے درست کہا مگر انہوں نے معاملےکو گہرائی تک جاکر نہیں دیکھا۔ اس بات سے کسی کو انکار نہیں کہ افغان صدر اشرف غنی اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان سے بہتر تعلقات کےخواہاں تھے۔وہ اس سلسلے میں پاکستان بھی آئے تھے۔وزیر اعظم نواز شریف اور سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے لمبی ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ وعدے وعیدبھی ہوئے تھے۔لگ رہا تھا کہ بھارت بہت جلد افغانستان سے مکمل طور پر فارغ ہو جائے گا۔یقینا ان دنوں ایسا ہی لگ رہا تھا جیسے افغانستان اور پاکستان کی دوستی کا ایک نیا دور شروع ہورہا ہے۔ایک نئی تاریخ کی تمہید لکھی جانے لگی تھی کہ اچانک ایک دن اشرف عنی نےاپنا قبلہ تبدیل کر لیا۔یک لخت موسم بدل گیا۔ میرے نزدیک اس تبدیلی کا الزام پاکستان پر لگانا قطعاً درست نہیں۔ممکن ہے کسی حد تک کوئی معمولی سا قصور ہمارا بھی ہو مگر اصل قصہ بس اتنا ہے

کال آتی تھی امریکہ سے

موسم میں تبدیلی ہونی تھی

اس علیحدگی کو اگرحالات کے تناظر میں دیکھا جائے تو وہاں پاکستان قصور وار نہیں دکھائی دیتا۔اس بات سے کون انکار کر سکتا ہے کہ ماضی قریب میں دہشت گردی کے جتنے واقعات پاکستان میں ہوئے۔ ان کے نقشِ پاافغانستان کی پہاڑی پگڈنڈیوں پر سلگتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔یہ سو فیصد سچ ہے کہ دہشت گردی کے زیادہ تر واقعات وہیں سے آپریٹ ہوتے تھے اور ہوتے ہیں اور پاکستان نے جب بھی اُن دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تو افغانستان نے فوراً کہا کہ یہ ہمارے بس میں نہیں ہے جب ان کے خلاف افغانستان میں خود کارروائی کرنے کا سوچا تو افغان حکومت نے فوراً کہا ’’ہم آپ کو افغانستان میں کسی طرح کی کارروائی کی بھی اجازت نہیں دے سکتے۔پاکستان نے جب دہشت گردوں کو روکنے کےلئے ایک سرحدی راستے پر گیٹ لگانے کی کوشش کی تو افغانستان نے پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ شروع کر دی جس میں ہمارے کئی قیمتی نوجوان شہید ہوئے۔ اس کے ساتھ ا فغانستان میں ہونے والی دہشت گردی کے ہر واقعہ کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی۔ ان تمام باتوں کے باوجودپاکستان افغانستان سے اچھے تعلقات رکھنے کی پوری تگ و دو کرتا رہا۔مگر تعلقات بگڑتے چلے گئے۔ یہ کتنی حیرت انگیز بات ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی بھی ذاتی طور پر یہی خواہش تھی کہ دونوں برادر اسلامی ملک ایک ساتھ ترقی کی منزلیں طے کریں مگر اقتدار کی قیمت پر ایسی خواہشیں کون پوری کرتا ہے۔دراصل افغانستان میں خارجہ، دفاغ اور فنانس کے معاملے ابھی تک خود افغانیوں کے اپنے کنٹرول میں نہیں ہیں۔ وہ تمام ریموٹ سے چلتے ہیں اور وہ ریموٹ سات سمندر پار کے دفتروں میں بیٹھے ہوئے کچھ لوگوں کے ہاتھوں میں ہیں۔ کھل کر بات کی جائے تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے معاملات میں کچھ ایسے مدوجزر پیدا ہوچکے ہیں جنہیں واضح طور پر دیکھا نہیں جا سکتا۔صرف محسوس کیا جا سکتا ہے۔

طاقت کے تخت پرٹرمپ کی تہلکہ خیز آمد کے بعد تو پاک امریکہ مراسم میں خرابی کے امکانات اور بھی بڑھ گئے ہیں۔ ابھی تک وزیر اعظم نواز شریف اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی فون کال اس سارے ماحول میں بالکل اجنبی ہے۔جو ہمارے تو کجا امریکن کے حلق سے بھی نہیں گزر رہی۔ممکن ہے وہ فون کال آنے والے وقت کسی بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو لیکن یہ بھی سچ ہے کہ نواز حکومت امریکہ کی امیدوں پر پوری نہ اتر سکی۔امریکہ کاموجودہ حکومت سےپہلا مطالبہ پاکستان میں لبرل ازم کے فروغ کا تھا جس میں حکومت تقریباً ناکام رہی اور معاملہ یہاں تک جا پہنچا کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کوعوام کے ووٹوں سےایم پی اے بنا دیا گیا۔بہت سے سوال پیدا ہوگئے کہ اسے الیکشن لڑنے کی اجازت کیسے دی گئی وغیرہ وغیرہ۔اس صورت حال میں حکومت نے توازن پیدا کرنے کےلئے بہت غور کیا۔ آخر کار وزیرِ اعظم محمد نواز شریف نے قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہِ طبعیات کا نام ’ڈاکٹر عبدالسلام سینٹر آف فزکس‘ رکھنے کی منظوری دے دی۔ڈاکٹر عبدالسلام پہلے پاکستانی شخص تھے جنھیں نوبیل انعام دیا گیا تھا مگر مذہبی دبائوکے سبب ان کے نام سے صرفِ نظر کرلیا جاتا تھا۔

امریکہ کی پاکستان سے دوسری توقع یہ تھی کہ پاکستان بھارت سے اچھے تعلقات قائم کرے گا۔پاکستان اس کام کےلئے تیار بھی تھا مگر بھارت نے پاکستان سے بہتر تعلقات کےلئے کشمیریوں کی حمایت ترک کردینےکی غیر اعلانیہ شرط سامنے رکھ دی جس پر حالات بہتر ہونے کی بجائے بگڑتے چلے گئے ہیں۔یعنی نواز حکومت امریکہ کی دوسری توقع پر بھی پوری نہ اتر سکی۔امریکہ نواز حکومت سے یہ امید رکھتا تھاکہ اس حکومت کے دور میںفوجی بجٹ میں کمی واقع ہو گی۔مگر دہشت گردی اور کنٹرول لائن پر بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزی کے سبب موجودہ حکومت کےلئے ایسا کوئی عمل بھی ممکن نہیں تھا۔سو میرے نزدیک یہ سب کچھ خارجہ پالیسی کی ناکامی نہیں بلکہ کامیابی ہے کہ پاکستان اپنے مفادات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا۔اس وقت جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان دنیا میں تنہا ہوچکا ہے۔ میرے نزدیک یہ بھی غلط بات ہے کہ اگرامریکہ پاکستان کامکمل طور پر ساتھ نہیں دے رہا تو کیا ہوا۔ چین اور روس جیسی بڑی طاقتیں بھی توپاکستان کے ساتھ کھڑی ہیں۔سی پیک دنیا کو مجبور کر رہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کاروباری مراسم بڑھائے جائیں۔

140 — وزیر اعظم ،شہباز شریف

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-140 | ↑ فہرست

وزیر اعظم ،شہباز شریف

====================

وزیر اعظم ،شہباز شریف

منصور آفاق

میں نے اپنے سولہ جنوری کے کالم میں لکھا تھا ’’سپریم کورٹ کا فیصلہ چاہے کچھ بھی ہو۔ لگ رہا ہے کہ پاناما کیس ایک نئے دور کی تمہید بننے والا ہے۔‘‘۔ میں خوش ہوں کہ دھمکیوں کے طوفانوں اور الزامات کی آندھیوں میں چلتی ہوئی جے آئی ٹی اپنی رپورٹ انصاف گاہ تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔فریب کی گھٹا ٹوپ گھٹائیں چھٹ گئی ہیں ۔انصاف کی شعاعیں زمین تک آنے لگی ہیں ۔روشنی اور خوشبو کا سفر شروع ہونے والا ہے ۔فائلوں کی جیب تراشیاں کرنے والے گروپ کے پہلےآدمی کی گرفتاری قریب ہے ۔چار پانچ ہفتوں میں معاملہ چار پانچ سو اہم ترین افراد تک پہنچ سکتا ہے ۔دو ملازموں کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے گئے ہیں۔ وجد کرتی ہوئی ضیا سچ کی تلاش میں کامیاب ہوگئی ہے۔بھولے ہوئے ’’خالو‘‘ کو آخر پہچان لیا گیا ہے۔شہزادوں کی اڑن طشتریاں اپنے اپنے کوہ قاف پہنچ گئی ہیں۔معافیاں مانگتے ہوئے دیوِ سیاست نے فردِ جرم کا فرغل پہن لیا ہے۔وزیر اعظم کے کزن کی قسمت کا ستارہ بادلوں کی ہتھکڑیاں پہننے والا ہے ۔

مظہر برلاس نے اپنے سترہ مارچ کے کالم میں پیش گوئی کی تھی کہ ’’پانامہ کا فیصلہ قوم کی امنگوں کے مطابق ہوگا‘‘یقینا جے آئی ٹی نے جو ثبوت سپریم کورٹ میں جمع کرا دئیے ہیں ۔ان کی موجودگی میں مظہر برلاس کی پیش گوئی پوری طرح سچ ثابت ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔قوم کی امنگیں یہی ہیں نا کہ کرپشن کے دیوتااسلام آباد کے معبد سے اٹھا دئیے جائیں ۔لوٹے ہوئےخزانوں کے بحری جہاز برٹش ورجن آئی لینڈز سےواپس پاکستان کے ساحلوں پر لنگر انداز ہوں ۔

حسن نثار نے اپنے اٹھائیس جنوری کے کالم میں تحریر کیا ’’وزیراعظم کے بچے کے ساتھ ساتھ بھٹہ مزدور کا بچہ بھی اسکول جانے کا حق رکھتا ہے چاہے وہ اسکول ذرا کم تر درجہ کا ہی کیوں نہ ہو۔اور سرے محلوں، پارک لینوں اور پانامائوں کی موجودگی میں ایسا معاشرہ بننا ممکن ہی نہیں رہ جاتا اور ہمیں لکھنا پڑتا ہے..... ’’پاناما کی جنگ بدصورت موڑ مڑ گئی‘‘۔پانامہ کی جنگ واقعی ایک بہت بدصورت موڑ مڑگئی ہے ۔مجھے جے آئی ٹی کی رپورٹ سن کر جتنی تکلیف ہوئی یقینا ً اُتنی ہی ہر پاکستانی کو ہوئی ہوگی کہ ’’یہ ہمارےحکمران ہیں ‘‘

لگ رہا ہے کہ ’’عمران نامہ کی ردی ‘‘بہت خطرناک ثابت ہونے والی ہے ۔اُس’’ ردی ‘‘میں ایسے شواہدپڑے ہیں جنہیں بڑی بڑی قیمتی فائلیں نہیں جھٹلا سکتیں ۔یہ ’’دھرنا تھری ‘‘کسی خودکُش دھماکے سے ختم ہونے والا نہیں ۔ا س رپورٹ کوطوطا مینا کی کہانی قرار دینے والوں سےعرض ہے کہ طوطا مینا کی کہانی تبدیل ہو چکی ہے ۔لیجئے !نئی کہانی مجھ سے سُن لیجئے۔’’کہتے ہیں طوطا اور مینا میں بڑی دوستی تھی ہمیشہ اکٹھی اڑانیں اڑتے تھے ۔ایک دن وہ اڑتے اڑتے ایک بڑی سرسبز و شاداب جگہ پرپہنچ گئے۔ ایک درخت پرتھوڑی دیر ماحول سے لطف اندوز ہونے کےلئے بیٹھ گئے ۔طوطے نے مینا سے کہا ۔پہلے تو یہاں ویرانہ ہوا کرتا تھا ۔لگتا ہےاب الو یہاں نہیں رہتے ۔وہاں ایک الو بھی بیٹھا ہوا تھا اسے بڑا غصہ آیا۔اس نے دونوں کو کھانے کی دعوت دی ۔جو انہوں نے قبول کر لی۔ جب کھانا کھانےکے بعدوہاں سے جانے لگے تو الو نے مینا کا ہاتھ پکڑ لیا کہ تم کہاں جا رہی ہو تم تو میری بیوی ہو۔ طوطے نےپریشان ہو کر کہا” یہ تمہاری بیوی کیسے ہو سکتی ہے، یہ مینا ہے اور تم الو ہو، تم زیادتی کر رہے ہو”الو بولا۔ ایسی کونسی بات ہے عدالت موجود ہے وہاں چلے جاتے ہیں وہ جو فیصلہ کرے گی، ہمیں منظور ہوگا” جج نے دونوں کے دلائل سنے اورفیصلہ دیا کہ مینا طوطےکی بیوی ہے- اس پر الو پریشان ہو گیا کہ پہلے تو ایسا نہیں ہوا کرتاتھا ۔طوطا الو کی حالت پر قہقہے لگاتا ہوا مینا کے ساتھ وہاں سے چل پڑا اور جج نے الو سے کہا۔پہلے یہاںسے انصاف اٹھ گیا تھا سو یہ علاقہ ویران ہوگیا تھا۔اب انصاف ہونے لگا ہے اسی لئے تمہیں ہر طرف پھول کھلتے نظر آرہے ہیں ‘‘سو میں وزیروں مشیروں کی خدمتِ اقدس میں نہایت احترام سے عرض گزار ہوں کہ پاکستان بدل چکا ہے۔ دماغوں کی بند کھڑکیاں صرف کھلی ہی نہیں ہیں ان میں گلاب بھی مہک رہے ہیں ۔دھرنا ون اور دھرنا ٹو نے جس زمین میں روشنی کے ہل چلائے تھے وہاں خوشبو کی فصل اگ آئی ہے ۔

اقتدار کی وادی میں کچھ پرندے بول رہے ہیں کچھ خاموش ہیں ۔آنے والے بھونچال کا اندازہ دونوں کو ہے ۔کہیں کہیں محفوظ جگہوں پر پہنچنے کےلئے بھاگنے کی تیاریاں بھی جاری ہیں ۔مگر اُس وقت سب کی آنکھیں پنجاب کے وزیر اعلیٰ پر لگی ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شایدوہی پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوںگے۔ ابھی اس بات پر گفت و شنید جاری ہےکہ انہیں ایم این اے بننے کےلئے جودوتین ماہ درکار ہیں اس عرصہ میں کون وزیر اعظم ہوگا۔لیکن ایک بات طے ہے کہ اگر شہباز شریف وزیر اعظم بنا دئیے گئے تو نون لیگ کے مردہ جسم میں پھر سے جا ن پڑ سکتی ہے ۔نواز شریف کے ترکش میں شہباز شریف آخری تیر ہیں ۔اگر کسی وجہ سے انہوں نے نون لیگ کی کمان نہ سنبھالی تو پھر نواز شریف کے ساتھ نون لیگ بھی تاریخ کا حصہ بن کر رہ جائے گی ۔اگرچہ آصف علی زرداری کے شہباز شریف سے زیادہ اچھے مراسم نہیں مگر وہ تحریک انصاف کو روکنے کےلئے ان کا ساتھ دینے پر آمادہ ہیں کیونکہ اصل جنگ تو اس مبینہ سرمائے پر قبضہ برقرار رکھنے کی ہے جوسوئٹزلینڈ کے بنکوں سے سرے محل تک اور پانامہ سے پارک لین تک بکھرا ہوا ہے۔اس سلسلے میں وہ چار سو سرمایہ دار جن کا نام پانامہ لیکس میں آیا ہے ،متحرک ہوچکے ہیں ۔نون لیگ اور پیپلز پارٹی کو پھر سے قریب لانے کی کوششیں شروع ہوچکی ہیں ۔حسین نواز کی آصف علی زرداری سے ملاقات کی خبرکسی وقت بھی نیوز چینلز پر فلیش ہو سکتی ہے۔ ایک اور بات کہ اگر حدیبیہ پیپر ملزکا کیس سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی سفارش پر سننا شروع کردیا تواورمسائل پیدا ہوجائیں گے۔یہ واضح رہےجے آئی ٹی نے حدیبیہ پیپر ملز، چوہدری شوگر ملز اور رائے ونڈ میں زمین کی خریداری سمیت تیرہ پرانے مقدمات دوبارہ شروع کرنے کی سفارش کی ہے۔

141 — بچے جمہورے سے مکالمہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-141 | ↑ فہرست

بچے جمہورے سے مکالمہ

====================

بچے جمہورے سے مکالمہ

’’بچے جمہورےیہ جمہوریت ہے۔اس کے خلاف ڈگڈگی مت بچا۔بڑی مشکلوں سے ہاتھ آئی ہے ۔ بندوقوں کی چھائوں سے چرا کرلائی گئی ہے۔ مشین گنوں کی لبلبلی کے باندھی گئی تھی ۔ سارے برامدے میں بارودی سرنگیں بچھی ہوئی تھیں ۔تُو نہیں جانتا اِس ’’ہیروین ‘‘ کو ۔اِس ’’عوام زادی‘‘کےلئے نجانے کتنے فلمی ہیرو قربان ہوچکے ہیں.

بچہ جمہورے ۔یہ منتر مت پڑھ ۔ایسی بری بری باتیں اتنے اچھے اچھے لوگوں کے بارے میں ۔اپنے چہرے پر سیاہی مت لگا۔ اپنے رخساروں پر کالک مت تھوپ ۔ان کے لباس تو دیکھ ،اکڑے ہوئے ۔اجلے اجلے ۔لٹھے کے تھان ،ان کی اجلی اجلی گاڑیاں دیکھ ۔جیسے ابھی انہی کے ساتھ کسی جھیل سے نہا کر نکلی ہوں ۔لمبی لمبی چمکتی ہوئی برانڈڈگاڑیاں ۔یہ تجھے غلیظ لگتے ہیں ۔ دیکھ انہیں مت پلید اور ناپاک کہہ ۔یہ لوگ تو بھینس کے تازہ دودھ کی پیدوار ہیں ۔ملاوٹ زدہ جعلی دودھ سے پلے ہوئے لوگ جمہوریت کے نمائندے نہیں ہو سکتے ۔بچے جمہورے ضرور ہوسکتے ہیں ۔

بچے جمہورے ۔یہ درست کہاہے کہ تُو نے کہ یہ مارشل لا کی پیدوار ہیں مگر یہ یادرکھ مارشل لوگ ہی مارشل لا کی پیدوار ہوسکتے ہیں ۔انگریزبھی اپنی فوج میں صرف مارشل نسلوں کے لوگ بھرتی کیا کرتے تھے ۔عام لوگوں کا کام نہیں ہوتاحکومت کرنا۔ بچے جمہورے ۔ یہ جمہوریت ہے ۔خاص لوگوں کی جمہوریت ۔برانڈڈ پرفیومز میں نہائے ہوئے خاص لوگ ۔اوے ان کےلئے توپینے کا پانی بھی فرانس سے آتا ہے ۔روشنی جیسا پانی ۔خوش ہو کہ یہ سونے اور چاندی کے لوگ تیرے ملک کے حکمران ہیں ۔کوئی تھرڈ کلاس گیا گزرا عوام زادہ حکمران بن گیا تو دنیا کیا کہے گی۔سوچ کچھ ۔

نہیں نہیں بچے جمہورے ۔یہ پانامہ کی جے آئی ٹی ۔یہ وہ نہیں جو تُو سمجھ رہا ہے ۔یہ جمہورکی انٹرنیشنل ٹی ۔ ٹی یعنی چائے ۔یہ کسی ہوٹل میں سرو نہیں ہونی ۔لپٹن کے مقابلے میں بھلاکوئی ٹی پاکستان میں کیسے چل سکتی ہے۔اوے بچے جمہوے ۔اوے بے عقلے ۔تیری عقل پر ہارس ٹریڈنگ والے گھوڑے ماتم کریں ۔میں لپٹن چائے کی بات کررہا ہوں ۔اقتدار سےلپٹ جانے کی نہیں ۔پھر پانامہ ۔۔اوےتُو نے دیکھا ہے پانامہ ۔ پانامہ ۔ پانامہ لگا رکھا ہے۔ دنیا کا نقشہ تو دیکھ ۔ذرا سا ملک ہے ۔ اسحاق ڈار کی جیب میں آ جائے ۔اور یہاں سے دس بارہ ہزار میل دور۔اس کی طرف چلتے چلتے بھی دوہزار اٹھارہ آجائے گا ۔۔تُوپھر بول رہا ہے۔تجھے کتنی بار کہا ہے بیچ میں نہیں بولا کرتے۔پتہ ہے مجھے کہ جمہوریت کو تیرےخورشید کامران ، محمد لقمان سعید اورواجد ضیا سے خطرہ ہے۔مگر خطروں سے کھیلنا ہے ہمیں آتا ہے ۔ڈھونڈھ ڈھانڈ کر کسی بم کو لات مارنا اپنا پرانا مشغلہ ہے ۔

پھر ۔ پھر جمہوریت پر لعنت۔ اوے پیدائشی اندھے !کیا نہیں دیااِس جمہوریت نے تجھے ۔ یہ تجھے بانجھ عورت جیسی لگتی ہے؟۔یہ لاہور سے اسلام آباد اتنی لمبی موٹر وے تیری باپ نے جنم دی ہے ۔تُو ساتھ لے آیا تھا چچو کی ملیاں سے شہر آتے ہوئے ۔کیا یہ جنگلہ بس سروس چکلالہ روٹ سے نکلی ہوئی ہے ۔یہ میٹرو ، یہ سی پیک جمہوریت کے خزانے سے نکلے ہوئےہیروں کے ہار ہیں جو تُونے پہن رکھے ہیں ۔ہمارے وزیر اعظم اپنے عہد کےشیر شاہ سوری ہیں ۔اور پھر شیر شاہ سوری بھی کیا تھا ۔دوچار تاریخ لکھنے والے خریدے ہوئے تھے اُس نے ۔ لکھنے والا ایک زمانہ یہاں ساتھ ساتھ چل رہا ہے ۔کان پر قلم دھرے ہوئےاور یہ جو تیرے ہاتھ میں ووٹ کی چھترول ہے ۔یہ جمہوریت سے پہلے کسی تھانے میں دیکھی تھی ۔یہی وہ چیز ہےجس کےلئے بڑے سرمایہ دار اور جاگیر دارتیرے سامنے ’’دستِ طمع دراز ‘‘کرتے ہیں ۔جاہل ۔ان پڑھ ۔یہ دستِ طمع دراز کا مطلب تُو میر تقی میر سے جا کر پوچھ ۔

اوے کالے کلوٹے ۔قسمت کے کھوٹے ! تُو باز کیوں نہیں آتا۔پھر غیر جمہوری باتیں۔پھر ڈان لیکس۔اوے جہاں سے ڈان لیک ہوا تھا وہیں اسے ایلفی سے جوڑ دیا گیا ہے ۔ دونوں بڑوں نے تھوڑی تھوڑی ایلفی لگائی ہے ۔ایک بڑے نے اس کے بعد اسے رفو بھی کیا ہے کہ کہیں پھر لیک نہ ہوجائے ۔تجھے پتہ ہے نا گارڈ فادر اور ڈان میں کوئی فرق نہیں ہوتا ۔تجھے کہاں پتہ ہونا ہے ۔ جس دن میں نےفلم ’’گارڈ فادر‘‘ دیکھی تھی تُو نے اُس دن ’’مولا جٹ ‘‘ کی شوٹنگ دیکھی تھی مجھے یاد مجھے گوالمنڈی میں انجمن کا رقص فلمایا جارہاتھا ۔

رہنے دے بچے جمہورے اب تو دن کو سفید دن کوگورے چٹے دن کو ۔ تُوکالی سیاہ رات کہہ رہا ہے ۔فواد حسن فواد کیا زبردست افسر ہے ۔ایسا افسر صدیوں میں بیوروکریسی پیدا کرتی ہے ۔غلاموں کو کنٹرول کرنے والی انگریز کی بنائی ہوئی یہ بیوروکریسی کا سب سے اہم شاہکار ہے ۔بڑی قیمت ہے اِس کی ۔اوے یونہی تو نہیں ۔ہم اسے ورلڈ بنک بھیج رہے ہیں ۔چار سال کےلئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر ۔۔دیکھ اُس کے خلاف بات مت کر ۔ڈان لیکس سے اُس کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔اس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے ۔ہم سابق وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی باتیں نہیں مانتے ۔خیر اب تو وہ سابق ہے جب سابق نہیں تھا اُس وقت بھی نہیں مانتے تھے ۔بچے جمہورے ۔ یہ بیورو کریسی جمہوریت کا حسن ہے ۔

اوے بچے جمہورے جا ایک ٹھنڈا یخ پانی کا گلاس لے کر آ ۔گرمی بہت ہے ۔اونئیں اتنی بھی نہیں ۔ٹھیک ہے جمہوریت کی پشت پر کچھ گرمی دانے نکل رہے ہیں چمک کےٹیلکم پورڈ سے ٹھیک ہو جائیں گے ۔پھر بکواس ۔ وزیر اعظم نواز شریف پر جھوٹ کا الزام ۔ترے منہ میں دو دو کلو میٹر کےچھالے پڑیں ۔ایک سچے اور دیانت دار شخص کے متعلق ایسی بات ۔جی چاہتا ہےکاٹ دوں گا تیری زبان ۔پھر بکواس ۔انہیں عدالت نے کہا ہے جھوٹا ۔ لگتا ہے جسٹس اعجاز افضل کا بیان تُو نے نہیں پڑھا ۔تُو صرف دشمن میڈیا پر خبریں سنتا ہے۔پھر بک بک ۔تجھے دوججوں کا فیصلہ یاد ہے ۔تین ججوں کا موخر فیصلہ تُو بھول گیا ہے ۔اوے سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو جھوٹا قرار نہیں دیا ۔ ہاں سپریم کورٹ کے دو سینئرترین ججوں نے ایسی کوئی بات کی ہے مگرکسی کے کہنے کوئی سچا آدمی جھوٹا کیسے بن سکتا ہے ۔اوے اگر کسی نے کہہ بھی دیا ہے تو کیا فرق پڑتا ہے لوگ خدا کے بارے میں بھی بک بک کرتے رہتے ہیں ۔اٹھ بچے جمہورے۔ چل کھڑا ہوجا۔ٹین شین ۔سلوٹ ۔سچے وزیر اعظم کے نام پر سچا سلوٹ۔ایک بار پھر سلوٹ ۔پھر سلوٹ ۔اوے تُو ہاتھ ماتھے پر ہی رکھ لے ۔

142 — ڈاکٹرعمر سیف کے نام

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-142 | ↑ فہرست

ڈاکٹرعمر سیف کے نام

====================

ڈاکٹرعمر سیف کے نام

منصور آفاق

بے شک انٹرنیٹ نے لوگوں کو ایک نئی دنیا سے متعارف کرایا۔نئی نئی دریافتوں اور ایجادات سے ہمکنار کیا لیکن اس کے ساتھ بالکل نئے طرز کے خوفناک جرائم نے بھی جنم لیا۔سائبر کرائم شروع ہوئے جوسائبر جنگوں تک پہنچ گئے۔ گزشتہ دہائی میں سائبر حملوں کی تباہ کاریاں اپنے عروج پر رہیں۔ 2007ءمیں یورپی ملک اسٹونیا کے سسٹمز تباہ کر دئیے گئے۔ چین، امریکہ، جارج میں بڑے پیمانے پر منظم سائبر حملے ہوئے۔ 2010 ءمیں ایک وائرس اسٹکس نیٹ سامنے آیا جس نے ایران کے نیوکلیئرپروگرام کو کافی بڑا نقصان پہنچایا۔ ان سائبر حملوں میں نہ تو کینیڈا اور امریکہ کے محکمہ ہائے دفاع کے کمپیوٹر اور نیٹ ورکس بچ سکے اور نہ روس کی ملٹری انسٹالیشنز۔ وہ جنوبی کوریا کے بینک ہوں یا براڈ کاسٹنگ ادارے ہوں یا دفاعی نظام، قومی الیکشن ہوں یا بجلی اور پانی کے نظام، تمام کے تمام ہی سائبر حملوں کی زد پر رہے ہیں اوردنیا بھر کو قومی و ملکی سلامتی کے نقصان کے ساتھ ساتھ کھربوں کا مالی نقصان بھی پہنچا چکے ہیں۔

گزشتہ کچھ سالوں میں ہی دیکھیں تو پاکستان کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک کے ساتھ ساتھ کئی بڑے بینک، پاکستان کی تقریباً تمام ٹیلی کام کمپنیز کے نیٹ ورکس، پاکستان کے کئی سرکاری اداروں کی ویب سائٹیں اور نیٹ ورکس ہیکنگ یا سائبر حملوں سے نا قابل تلافی نقصان اٹھا چکے ہیں۔ قصہ مختصر یہ کہ دنیا اس وقت بری طرح سائبر حملوں کی زد میں ہے۔ گزشتہ ہفتے دنیا کے ڈیڑھ سو ممالک کے دو لاکھ سے زائد کمپیوٹر "وانا کرائی" نامی ایک ایسے وائرس کی گرفت میں آ گئے جس کی شدت کے متعلق یورو پول کے ڈائریکٹر کے الفاظ ہیں کہ "یوروپول ہر سال 200 سے زائد سائبر سیکورٹی آپریشن چلاتا ہے لیکن آج تک اس شدت کا حملہ ہم نے پہلے نہیں دیکھا"۔ یہ وائرس کمپیوٹر میں گھس کے تمام ڈیٹا کو انکرپٹ کر دیتا ہے اور اس ڈیٹا کی واپسی کیلئے متاثرہ ادارے یا افراد سے تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کرتا ہے اور حیرت انگیز بات ہے کہ تاوان ادا کئے بغیر کوئی کمپیوٹر بھی اس وائرس سے رہائی نہیں پا سکا۔ حتی کہ برطانوی نیشنل ہیلتھ سروسز، روس کی وزارت داخلہ،ا سپین کی ٹیلی کام کمپنی ٹیلیفونیکا، امریکہ کی کئی بڑی کمپنیاں مثلاً فیڈیکس، فرانس کی کاریں بنانے والی کمپنی ’’انو‘‘ (Renault) اور پاکستان کے شوکت خانم اسپتال جیسے اداروں کے کمپیوٹر بھی اس مہلک وائرس کی گرفت میں آئے بغیر نہ بچ سکے۔ ایسے واقعات نئے نہیں ہیں۔ ہیکرز کافی عرصہ سے ایسی حیران کن وارداتیں کرتے چلے آ رہے ہیں مگر یہ سائبر کرائم کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جارہا ہے۔ سائبر حملوں کا معاملہ اب صرف انفرادی نہیں رہا، مبینہ طور پر حکومتیں بھی اس چیز کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ جب صدارتی انتخاب لڑ رہے تھے تو سی آئی اے نے روس پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے سائبر کرائم کے ذریعے صدر ٹرمپ کی جیت کےلئے دھاندلی کرائی ہے۔ دنیا اس وقت انٹرنیٹ وار کے دور میں داخل ہوچکی ہے۔ ترقی یافتہ ممالک اس کوشش میں ہیں کہ وہ اس میدان میں اتنے آگے بڑھ جائیں کہ انہیں کسی اور ہتھیار کے استعمال کی ضرورت ہی نہ رہے وہ انٹرنیٹ کی وساطت سے مخالف ملک کی ہر چیز کو سیز کردیں، نہ جہاز اڑ سکیں نہ ایٹم بم چل سکیں۔ نہ ملک میں کوئی کاروبار ہو سکے یعنی اب روایتی جنگ تو کجا جوہری جنگ کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ بالکل ویسی ہی ایک جنگ ہو گی جیسی ہم دہشت گردی کیخلاف لڑ رہے ہیں۔ بظاہر یہ کسی ملک کے خلاف جنگ نہیں مگر ہمارے ہزاروں لوگ اس جنگ میں شہید ہو چکے ہیں۔ مجھے پاکستان پر اس نئی جنگ کے بادل امڈتے ہوئے صاف دکھائی دے رہے ہیں۔ دشمن ملک بہت جلد ایک بڑے پیمانے پر پاکستان کے ساتھ منظم سائبر جنگ شروع کرنے والا ہے اور شاید پاکستان ابھی تک اس جنگ کے لئے مکمل طور پر تیار ہی نہیں۔ سائبر کرائم کے کسی حملہ کو روکنے کے لئے ابھی تک ہم نے سرکاری سطح پر کوئی منظم کام نہیں کیا۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف جو دنیا کی نامور ترین یونیورسٹی ایم آئی ٹی سے تعلیم یافتہ بھی ہیں اور گزشتہ کچھ سالوں میں پنجاب میں ہونے والی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کا باعث بننے والا اصل دماغ بھی۔ وہ اس سلسلے میں کہتے ہیں "اگلی جنگ سائبر وار ہے اوراس معاملہ میں ہم بہت گئے گزرے ہیں ہم نے کوئی ایک ادارہ بھی ایسا نہیں بنایا جو ایسے کسی حملے کو روکنے کی اہلیت رکھتا ہو۔ حتی کہ ہمارے نیوکلیئر پروگرامز کے کمپیو ٹر بھی محفوظ نہیں ہیں۔ میزائل ٹیکنالوجی کے کمپیوٹر بھی خطرے میں ہیں۔ ہمارا بینکنگ نظام کسی وقت بھی تباہ کیا جا سکتا ہے۔ ہمارا کمیونکیشن کا نظام برباد کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے پچھلے ماہ حکومت پنجاب کے ایما پر ڈاکٹر فاتح الدین سے ایک ملاقات کی جس کا ایجنڈا ڈاکٹر فاتح الدین کی سائبر فورینسک اور سائبر سیکورٹی میں مہارت کا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کیلئے حصول تھا۔ ڈاکٹر فاتح الدین ایف آئی اے کے سائبر کرائم ڈویژن کے چیف فورینسک آفیسر کے طور پر بھی خدمات ادا کر چکے ہیں اور اب دنیا بھر میں سائبر حملوں کا نشانہ بننے والے اداروں کو اپنی خدمات دیتے ہیں۔ مجھے امید واثق ہے کہ ڈاکٹر عمر سیف کے وژن اور ڈاکٹر فاتح الدین کی سائبر سیکورٹی میں مہارت کے امتزاج سے پنجاب میں صوبائی سطح پر ایک ایسا ادارہ یا پی آئی ٹی بی کا ایک ذیلی ادارہ ضرور بنایا جا سکتا ہے جو نہ صرف صوبے بلکہ قومی سطح پر بھی حساس نیٹورکس اور اداروں کو سائبر محفوظ بنانے میں رہنمائی اور تکنیکی مدد مہیا کرنے کا اہل ہو۔ ملک کو سائبر حملوں سے بچانے کیلئے کیا اقدامات کیے جانے چاہئیں سب سے پہلے تو ہمیں ایک قومی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے جو ایسے حملوں کی روک تھام کیلئے تفصیلی لائحہ عمل ترتیب دے جس میں نہ صرف سائبر حملوں کے بعد ایمرجنسی رسپانس مرتب کیے جائیں بلکہ حملوں سے قبل ان کے سدباب پر بھی غور کر کے اقدامات کیے جائیں۔ علاوہ ازیں پاکستان کو ایک ایسا ادارہ بنانے کی ضرورت ہے جو امریکہ، برطانیہ، روس اور اسرائیل وغیرہ کے بنائے ہوئے مہنگے سیکورٹی سافٹ ویئر خریدنے کی بجائے انڈسٹری کے اشتراک سے پاکستان میں سائبر سیکورٹی سافٹ ویئر کا پورٹ فولیو ڈویلپ کروائے جو نہ صرف سستے ہوں بلکہ ان کا سورس کوڈ بھی ہمارا اپنا لکھا ہواہو جس میں بیک ڈور ہیکنگ کے ذریعے انفارمیشن لیک ہونے کے امکانات کم سے کم ہوں بالکل اسی طرح جیسے ہماری پاک افواج جنگی آلات پر بیرونی انحصار کم سے کم کرتے ہوئے آلات کی تیاری خود کرنے میں مصروف عمل ہے۔

میری وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے گزارش ہے کہ جیسے انھوں نے ذاتی دلچسپی لے کر ڈاکٹر عمر سیف کے تعاون سے پنجاب کے تقریباً تمام حکومتی اداروں کو ڈیجیٹلائز کر کے جدت سے ہمکنار کیا ہے اسی طرح وہ سائبر وارفیئر اور سائبر سیکورٹی پر بھی ذاتی دلچسپی لے کر اپنے صوبے سے ہی آغاز کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر اور ڈاکٹر فاتح جیسے پاکستانی ماہرین کی زیر نگرانی ایک ایسا ادارہ بنائیں جو باقی ملک کیلئے ایک رہنما کی حیثیت رکھتا ہو۔

143 — جولائی اِن ٹارگٹ ۔ جے آئی ٹی

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-143 | ↑ فہرست

جولائی اِن ٹارگٹ ۔ جے آئی ٹی

====================

جولائی اِن ٹارگٹ ۔ جے آئی ٹی

بارہ جون کے کسی اخبار میں یہ خبر نہیں تھی کہ آج وزیر اعظم محمد نواز شریف سعودی عرب روانہ ہونگے ۔یہ خبر ضرورتھی کہ آج عرب بحران کے حل کےلئے وزیر اعظم نے عرب سفیروں کی ایک کانفرنس بلائی ہے ۔جس میں امور خارجہ کے کچھ ماہرین شریک ہونگے اس کے علاوہ عرب دنیا متعین پاکستانی شرکت کریں گے ۔بارہ تاریخ کو یہ کانفرنس ہوئی ۔کانفرنس کے اختتام پروزیر اعظم نے فوری طور پرسعودی عرب جانے کا اعلان کردیا ۔اور پھرتھوڑی دیر کے بعد ان کا جہاز ہوا میں تھا ۔جہاز نے بارہ تاریخ ہی کے دن جدہ ایئرپورٹ پرلینڈ کیا۔وزیر اعظم کی بارہ تاریخ کوہی سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان سے ان کے محل میں نلاقات ہوئی۔کھانا بھی وہیں کھایا۔تیرہ جون یعنی کل کے اخبارات میں یہ خبر شائع ہوسکی کہ وزیر اعظم ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،اسحاق ڈار اور سرتاج عزیز کے ہمراہ دوروزہ دورے پر سعودی گئے جہاں ان کی سعودی عرب کے فرماروا سے ملاقات ہوئی ا۔اس دورے کا مقصد قطر اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا ہے وہ سعودی عرب کے بعدقطر بھی جائیں گے مگروزیر اعظم نواز شریف اسی روز یعنی بارہ تاریخ رات کے آخری پہر میں پاکستان واپس آگئے۔سعودی عرب جیسے ملک سے پاکستانی وزیر اعظم کا آدھی رات کو اچانک فلائی کرنا کئی سوالات کو جنم دے رہاہے ۔ابھی تک حکومت کی طرف سے اس خبر کی بھی تردید نہیں کی گئی کہ یہ دورہ دو روزہ نہیں تھا وہ خبر غلط تھی ۔

اس سے پہلے جب وزیر اعظم پاکستان ،امریکہ عرب سربراہی کانفرنس میں شرکت کےلئے سعودی عرب گئے تھے تواس موقع پر بھی ان کے غیر متوقع سلوک کیا گیا تھا انہوں نے وہاں تقریر کرنی تھی جس کی دعوت سعودی وزیر خارجہ نے اسلام آباد آ کر خود انہیں دی تھی مگر انہیں تقریر کا وقت نہیں دیا گیا ۔ یہ بھی طے ہوا تھاکہ اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان ،امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے مگر وہ بھی نہ ہونے دی گئی تھی ۔

سعودیہ اور قطر کے مسائل میں قطر کے سابق وزیر اعظم شہزادہ حمد جاسم بن جابر کا نام بھی آرہا ہے ۔سعودیہ کے خلاف شہزادہ جاسم کے ساتھ کرنل قذافی کی گفتگو کی ٹیپ بھی عرب میڈیا میں کافی زیر بحث ہے۔ایک خبر یہ بھی ہے کہ سعودیہ کے کہنے پر ہی کرنل قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو رہا کیا گیا ہے ۔کیونکہ اس نے قطر کے سلسلے میں کچھ قیمتی معلومات فراہم کی ہیں ۔یاد رہے یہی وہ شہزادہ حمد جاسم بن جابر ہیں جن کا قطری خط پانامہ کیس کے حوالے سےوائرل ہو چکا ہے ۔

اگر یہ بات تسلیم بھی کرلی جائے کہ سعودی عرب نے پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ کوئی ناروا سلوک نہیں کیا ۔یہ سب معاملات ’’ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ ‘‘ کے مترادف ہیں تو یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ68سالہ پاکستانی وزیر اعظم ساری رات جاگ کر واپس اپنے ملک کس لئے پہنچے۔انہیں وہاں کوئی پریشانی لا حق ہوئی یا پیچھے کے معاملات نے انہیں اتنا پریشان کر رکھا ہے کہ انہوں نے فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کا سوچا۔بظاہر اسلام آباد میں کوئی ایسا معاملہ نہیں جو وزیر اعظم کےلئے اتنا پریشان کن ہو۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کامعاملہ انہیں ڈسٹرب کئے ہوئے ہے ۔وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے پہلے پوری تیاری کرنا چاہتے ہیں اگر وہ پروگرام کے مطابق سعودیہ سےچودہ تاریخ کوواپس آتے تو ان کے پاس اتنا وقت نہیں ہونا تھا کہ وہ اپنے وکلا کے ساتھ بیٹھ کراِس کیس پر تفصیلی گفتگو کر سکتے ۔ایک خیال یہ بھی ہے وزیر اعظم کو اس بات کا یقین ہو گیا ہے کہ ان کے پاس وقت کم ہے سو وہ زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں ورنہ یہ کیسے ممکن تھا کہ وزیر اعظم ماہِ رمضان میں سعودی عرب جاتے اور مدنیہ شریف سے ہو کر نہ آتے ۔مکہ مکرمہ میں بادشاہ کے محل میں جاتے اوراللہ کے گھر کا یعنی خانہ کعبہ کا دیدار نہ کرتے ۔

دوسری طرف ڈاکٹر طاہر القادری کا بیان بھی حیرت انگیز ہے ۔ایسے ماحول میں جب تمام نون لیگ جے آئی ٹی کا متنازعہ بنانے میں لگی ہوئی ہے انہوں نے فرما دیا ہے کہ یہ جے آئی ٹی دراصل نون لیگ کا ایک ڈرامہ ہے عوام کوبے وقوف بنایا جارہا ہے آخر میں جے آئی ٹی یہی کہے گی کہ ہمیں نواز شریف اور اس کی فیملی کے خلاف کوئی شواہد نہیں مل سکے ۔عمران خان بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف کو مستعفی ہوجانا چاہئے کیونکہ وزیر اعظم ہوتے ہوئے جے آئی ٹی اُن سے آزادنہ تفتیش نہیں کر سکتی ۔خودجے آئی ٹی کے ارکان نے بھی نون لیگ کی حکومت پر یہ الزام عائد کیاہے کہ وہ ریکارڈ میں تبدیلیاں کرا رہی ہے ۔رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے اس لئے ساٹھ دن میں تفتیش کرنا ممکن نہیں لگ رہا ۔اب اس بات کا مطلب کیا ہے کہ کیا جے آئی ٹی کے ارکان بھی یہی چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کچھ اور لیٹ ہوجائے ۔مجھے تو جے آئی ٹی کے معاملات کسی پہیلی کی طرح لگ رہے ہیں ۔ہر معاملہ ایک بجھارت لگ رہاہے ۔کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ کون درست کہہ رہا ہے اور کون غلط کہہ رہا ہے ۔کون کیا چاہتا ہے ۔کس کی ہمدردیاں کس کے ساتھ ہیں ۔جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے والے نہال ہاشمی کو اگرچہ نون لیگ سے نکال دیا گیا ہے مگر وہ ابھی تک نون لیگ کی طرف سینٹر ہیں ۔نون لیگ نے سینٹ میں ان کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا ۔سوچنے کی بات ہے کہ ان کو جب نون لیگ سے نکال دیا گیا ہے تو ان کی سینٹ کی سیٹ کیسے برقرار رکھ سکتی ہے ۔

حسین نواز کی لیک ہونے والی تصویر کا مجرم تصویر لیک ہونے کے دوسرے روز ہی پکڑ لیا گیا تھا اس کے خلاف انضاطی کاروائی بھی ہو چکی ہے۔ وہ جس محکمے سے آیا ہوا ہے اسے وہاں واپس بھیج دیا گیا ہے ۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ جے آئی ٹی کے ممبران کے علاوہ بھی کچھ لوگ جوڈیشل اکیڈمی میں اس کام کےلئے بلائے گئے ہیں یا وہ پہلے سے ڈپیوٹیشن پر آیا ہوا کوئی آفسر تھا پھر اس کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا گیا ہے ۔پتہ نہیں اُس کانام ظاہر کرنے سے کونسی بین الاقوامی پیچیدگیاں پیدا ہوجانی تھیں ۔ہاں یہ ممکن ہے کہ اُس کی بیوی کا تعلق نون لیگ یا پی ٹی آئی سے ہو۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ جے آئی ٹی کے سامنے نواز شریف کے پیش ہونے کے فیصلے کو دیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں اِس جے آئی ٹی سے کوئی پریشانی نہیں وگرنہ ان کا جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا کوئی ضروری نہیں تھا ۔ثبوت میں وہ لوگ کہتے ہیں کہ نواز شریف کو سمن نہیں بھیجے گئے ۔ طلب نہیں کیا گیا بلکہ ریکوئیسٹ کی گئی ہے ۔جہاں ریکوئیسٹ کی جاتی ہے وہاں پیش ہونے والے کی اپنی مرضی ہوتی ہے کہ وہ پیش ہو یا نہ ہو۔لیکن پاکستانی عوام نواز شریف کے جے آئی ٹی میں پیش ہونے کو ان کی شکست سمجھ رہے ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ اس خبر کے ساتھ سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ۔شاید اسی وجہ سے کچھ لوگ جے آئی ٹی کو ’’جولائی ان ٹارگٹ ‘‘بھی کہہ رہے ہیں۔

144 — محرم کے بعد

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-144 | ↑ فہرست

محرم کے بعد

====================

محرم کے بعد

منصور آفاق

چین کے سوشلسٹ رہنما مائوزے تنگ نے کہا تھا ’’میرے بھائی میں دیکھ رہا ہوں ۔تم بڑے عرصہ سے یہاں اِس انتظار میں بیٹھے ہوکہ تمہارےسامنے کھڑی ہوئی دیوار گرے گی اور تم اُس کے اُس پاربسی ہوئی اُس جنت میں داخل ہو جائو گے۔تمہاری بات بالکل درست ہے وقت اُس کی جڑوں کو بوسیدہ کررہا ہے اور تاریخ اُسے اپنے ْعبرت خانہ میں سجانے کے درپے ہے ۔مگر ہم انتظار کی صبر آزما ساعتوں کے محشر سے کیوں دوچار ہیں ۔ میں دو کدالیں لایا ہوں ۔ایک تم لے لو ایک میں ۔ آئو وقت کے ساتھ ہم بھی اِس کی تباہی کا سبب بننے والوں میں اپنا نام لکھوا دیں ‘‘

رائے ونڈ مارچ کے جلسہ میں جو کچھ عمران خان نے اپنے کھلاڑیوں سے کہا ۔وہ کچھ اِسی سے ملتا جلتا تھا۔مجھے ایسا لگا جیسے وہ اپنے ہر کھلاڑی سے کہہ رہے ہوں کہ میں دو بلے لایا ہوں ۔ایک تم لے لو ،ایک میں۔آئوہم بھی کرپشن کی دیوار کو گرانے والے وقت کی امداد کریں۔ محرم کے بعد اگر واقعی عمران خان دس لاکھ بلے بازوں کو لے کر اسلام آباد جاتے ہیں تو یقیناً وقت کی رفتارخاصی تیز ہو سکتی ہے ۔

بے شک وقت بڑی ظالم شے ہے ۔تاریخ میں بڑے بڑے محلات کا صرف ذکر رہ گیا ہے ۔کھنڈرات بھی باقی نہیں رہے ۔دیکھنے میں یہی آیا ہے کہ وقت کے ساتھ بڑے بڑوں کی لاشیں بھی خاک میں مل کر خاک ہوجاتی ہیں ۔ وقت کی خاک، شاہ و گدا میں کوئی تمیز نہیں کرتی ۔ میر تقی میر نے کہا تھا

کل پائوں میرا کاسہ ء سر پر جو جا پڑا

یکسر وہ استخوانِ شکستہ سے چُو ر تھا

کہنے لگا کہ دیکھ کے چل راہ بےخبر

میں بھی کبھی کسی کا سرِ پُر غرور تھا

بہر حال یہ طے ہے کہ

عبرت آموز ہے دربارِ شب و روز کا تاج

طشتِ تاریخ میں سر رکھے ہیں دستار کے پاس

مجھے رائے ونڈ کے جلسے سے مجموعی طور پریہی پیغام ابھرتا ہوا نظر آیا ہے ۔یہ جلسہ بہت پُر جوش تھا۔ چہرے تمتما رہے تھے ۔شدتِ جذبات سے آنکھیں بھری ہوئی تھیں ۔پرچم لہرا رہے تھے ۔ترانوں پر دنیا جھوم رہی تھی۔ ایک تبدیلی کی تمنا میں گھروں سے نکلے ہوئےسرِ بازار رقصاں تھے ۔ایسا لگتا تھا جیسے ہر شخص یہی کہہ رہا ہو۔

بیا جاناں تماشا کن کہ درابنوہ جانبازاں

بصد سامانِ رسوائی سرِ بازار می رقصم

(اِدھر آ جاناں ، تماشا دیکھ کہ میں جانبازوں کے انبوہ میں تمام تر سامانِ رسوائی کے ساتھ رقص کررہا ہوں۔)

مگر یہ بات بھی مسلمہ ہے کہ تبدیلی اتنی آسانی سے نہیں آیا کرتی ۔فلک بڑی سست رفتار ی گھومتاہے ۔ وقت جب کرب کے دوزخ میں کئی سال تڑپ لیتا ہے توپھر کوئی ایسی پُر نور اور ضیا بخش ساعت نمودار ہوتی ہے جو کسی نئے دور کی خالق ثابت ہوتی ہے۔کسی عظیم تاریخ کی تمہید بنتی ہے ۔اب دیکھنا ہے کہ محرم کے بعد تبدیلی کےلئے تحریک انصاف کے کارکن کتنی ایک صعوبتیں برداشت کرتے ہیں ۔کتنے حوصلے اور پامردی سے قانون قائم کرنے والوں کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں۔ اِس نئی سچ مچ کی احتجاجی تحریک میں ڈاکٹر طاہر القادری کے جیالوں کی شمولیت بھی انتہائی ضروری ہوگی۔ ان سر فروشوں کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کے منچلوں کےلئے پولیس کے ساتھ گلی گلی دست و گریباں ہونا زیادہ مشکل نہیں رہے گا ۔دونوں کے کارکن مل کردمادم مست قلندر کا جو رقص ِ سرمدی پیش کر سکتے ہیں وہ اکیلے اکیلے ممکن نہیں ۔شیخ رشید کی موجودگی میں یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ اسلام آباد بند کرنے کے عمل میں دونوں پارٹیاں ایک ساتھ ہونگی کیونکہ دونوں کی منزل ایک ہے۔اوراس بات کا بھی امکان ہے کہ باقی اپوزیشن حکومت کے ساتھ ہو۔خاص طور پر پیپلز پارٹی ۔ دراصل پیپلز پارٹی کےلئے اب یہ ممکن نہیں رہاہے کہ وہ پنجاب میں کوئی بڑی عوامی تحریک چلا سکے ۔سندھ میں اس لئے ممکن نہیں کہ وہاں اس کی اپنی حکومت ہے ۔اُن کےلئے سب سے آسان راستہ یہی ہے کہ وہ نون لیگ کے ساتھ معاملات اندرونی طور پر درست رکھیں۔اگرچہ بلاول بھٹو چاہتا ہے کہ پیپلز پارٹی نواز حکومت کے خلاف میدان میں آئے مگر اسے بھی پنجاب میں سامنے کچھ نظر نہیں آتا۔وہ کئی بارلاہور یا اسلام آبادمیں کسی بڑے جلسہ کے انعقاد کی خواہش کااظہار کر چکا ہے مگر اسے مایوسی ہوئی ہے ۔اسے صاف طور پر بتا دیا گیا ہے کہ ابھی پنجاب میں ایساممکن نہیں ہے ۔۔اگرچہ پنجاب کی پیپلز پارٹی یہ چاہتی تھی کہ بلاول بھٹو رائے ونڈ مارچ میں شریک ہوں تاکہ مردہ بدن کی رگوں میں پھر سے لہو دوڑنے لگے ۔ لیکن ایسا نہ ہوسکا۔پیپلز پارٹی عمران خان کے اس جلسے میں شامل ہوتی تو اسے بڑی اہمیت ملتی کسی کو اس بات کا اندازہ نہیں ہونا تھاکہ جلسےمیں پیپلز پارٹی کے لوگ کتنے تھے ۔مگر لگتا ہے کہ سندھ کی پیپلز پارٹی ابھی نون لیگ کی حکومت کے خلاف اس حد تک نہیں جانا چاہتی ۔کچھ لوگوں کا یہ خیال بھی ہے کہ خود عمران خان یہی چاہتے تھے کہ یہ جلسہ صرف تحریک انصاف کا ہی شو ہو ۔تاکہ دنیا میں معلوم ہوجائے کہ تحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی نہیں ہوئی بلکہ اضافہ ہوا ہے ۔

145 — فرینڈشپ 2016

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-145 | ↑ فہرست

فرینڈشپ 2016

====================

فرینڈشپ 2016

منصور آفاق

پاکستان کے ساتھ روس کی فوجی مشقیں پاکستان کی بتدریج بدلتی ہوئی خارجہ پالیسی کی عکاس ہیں۔اس وقت جب پاک بھارت جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں ایسے موسم میں یہ فوجی مشقیں اور زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہیں ۔پچھلے سال جب جنرل راحیل شریف نے روس کا دورہ کیا تھاتو روس کے ساتھ چار عدد ایم آئی ہیلی کاپٹرز خریدنے کا معاہدہ بھی ہوا تھا۔روسی وزیر دفاع سرگئی شوگونے جب پاکستان کا دورہ کیا تھا تو سوویت یونین کے خاتمے کے بعد پہلی بار روس اور پاکستان کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے ۔روس نے پاکستان کو اسلحہ فروخت کرنے پرجو پابندی لگائی ہوئی تھی اسے بھی بہت پہلے ختم کردیا تھا۔جس روز روس نے یہ پابندی اٹھائی تھی اسی روز یہ سوچا گیا تھا کہ بھارت اور روس کے مراسم میں سرد مہری کا آغاز ہوچکا ہے اور اب تو یہ بات یقینی طور پر کہی جارہی ہے کہ روس جنوبی ایشیا میں کسی نئے دوست کی تلاش میں ہے۔یہ بات طے ہے کہ ماضی میں جو ممالک ایک کیمپ میں تھے وہ رفتہ رفتہ جدا ہورہے ہیں ۔بھارت امریکہ کا دوست بن چکا ہے ۔اس نے امریکہ کے ساتھ اربوں ڈالر کے دفاعی معاہدے کئے ہیں اور پاکستان روس کے ساتھ فوجی مشقیں کررہا ہے ۔

یہ فوجی مشقیں جو ’’فرینڈشپ 2016 ‘‘ کے نام سے 24 ستمبر سےگلگت بلتستان میں ہمالیہ کی بلندیوں پر شروع ہو چکی ہیں۔ان کا بنیادی مقصدتو دو ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانا ہے ۔لیکن فوری مقصد پہاڑی علاقوں میں پاکستانی افواج کی مہارت سے فائدہ اٹھانا ہے۔مشقوں کےلئے آئے ہوئے روسی فوجی کوہ قاف کے علاقے چیچنیا میں تعینات ہیں ۔ضرب عضب کے دوران بھی اکثرافغان طالبان، پاکستانی طالبان، ازبک طالبان، چیچن طالبان، پنجابی طالبان وغیرہ کے نام سننے میں آتے رہے ہیں۔یہ چیچن طالبان جو طالبان کے دورِ حکومت میں کافی تعداد میں افغانستان آگئے تھے۔ کوہ قاف کےشمالی علاقے(چیچنیا) میں ایک طویل عرصےسے روس کے خلاف اپنی جنگ لڑ رہے ہیں۔جب افغانستان میں امریکہ نے روس کے خلاف جہاد شروع کرایا تھا تو انہی دنوں چیچنیا میں بھی وہاں کے مسلمانوں کو بھرپور اسلحہ فراہم کر کے آزادی کی جنگ شروع کرائی گئی تھی ۔تقریباً تما م مغربی ممالک جس طرح پاکستانی اور افغانی طالبان کی مدد کرتے رہے اسی طرح انہوں نے چیچنیا کے باغیوں کی بھی حمایت جاری رکھی۔رو س ان باغیوں کے ساتھ مسلسل حالتِ جنگ میں ہے اور اُس کو اس بات کا اندیشہ بھی ہے کہ اگر کبھی چیچنیا اپنی آزادی کی جنگ میں کامیاب ہوگیاتو پھر یہ لہر پورے کوہ قاف میں پھیل سکتی ہے جہاں داغستان اور انگو شیتیا جیسے علاقے موجود ہیں ۔ہم اردو لکھنے پڑھنے والے داغستان کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں ۔اُس کا سبب رسول حمزہ توف کی کتاب ’’میرا داغستان ‘‘ ہے۔یعنی یہ کہا جا سکتا ہے کہ فوجی مشقیں رسول حمزہ توف کے پہاڑوں پر قانون کی گرفت کو مضبوط رکھنے کےلئے ہمالیہ کے پہاڑوں پر جاری و ساری ہیں۔دراصل ضرب عضب میں پاک فوج نے جب چیچن طالبان کو اپنے انجام تک پہنچایا تو روس نے سوچا کہ پاکستانی افواج سے پہاڑوں کے اندر غاروں میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کے خاتمے کاہنر سیکھا جائے ۔یہ فوجی مشقیں ضرب عضب کی کامیابی کے سبب شروع ہوئی ہیں ۔اگرچہ کچھ دن پہلے بھارتی میڈیا نے ان مشقوں کے منسوخ ہوجانے کی خبر بڑے زور و شور سے نشر کی تھی مگر روسی میڈیا کی طرف سے تردید کے بعدبھارتی میڈیا نے اس معاملے میں چپ سادھ لی ۔بھارت کو کئی محاذوں پر شکست ہوئی ہے ۔ بلوچستان میں وہ ناکام ہواہے ۔ وزیرستان میں ضربِ عضب نے اس کے خواب چکنا چور کر دئیے ہیں ۔کراچی میں الطاف حسین نے اسے مایوس کیا ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے نریندر مودی کے ساتھ ہر طرح کے تعلق کو نظر انداز کرتے ہوئے کشمیرکےلئے اقوام متحدہ میں بھارت کے ساتھ وہ کچھ کردیا ہے اس کی توقع نہیں کی جارہی تھی۔انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم ہونے کا حق ادا کردیا ہے ۔دوسری طرف کشمیریوں نے پاکستان کے پرچم لہرا لہرا کراسے جھنجھلاہٹ میں مبتلا کردیا ہے۔پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی بھارتی کوشش بھی ناکام ہوئی ہے۔پاکستان تنہائی کا شکار نہیں ہوابلکہ جنرل راحیل شریف کے بیان کے مطابق درست سمت جارہا ہے ۔روس کے ساتھ تعلقات کی گرم جوشی اس بات کا واضح ثبوت ہے ۔ یہ تعلق بھارت کےلئے اور زیادہ خطرناک ہے کیونکہ پاک چین اقتصادی راہداری کےمنصوبے میں روس کی شمولیت اس راہداری کو چارچاند لگا سکتی ہے۔دوسرا ابھی تک سلامتی کونسل کاایک مستقل رکن چین ہی ایسا تھا جو سفارتی معاملات میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو تا تھا۔اگر روس اور پاکستان اچھے دوست بن جاتے ہیں تویقینی طور پر اُسے سلامتی کونسل میں دو مستقل ارکان کی حمایت حاصل ہوجائے گی۔ پاک بھارت جنگ کے خطرات اس وقت پوری دنیا میں زیر بحث ہیں ۔ایک گفتگو جو یہاں برطانیہ میں میرے بیٹے صاحب منصور اور اس کے ہندو دوست ورماداس کے درمیان ہوئی اس پر کالم کا اختتام کرتا ہوں …’’بھارتی فوجیں پاکستان کوکھنڈرات میں بدل دیں گی‘‘ …’’ہمارے ایٹمی میزائلز کی زد پربھارت کا ہر شہر ہے ‘‘…’’اتنا ساپاکستان ہے ۔دو ایٹم بم گرے تو وہاں گھاس بھی باقی نہیں رہے گی ‘‘…’’اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہواگر ہوئی تو بھارت میں بھی کوئی شخص زندہ نہیں رہے گا۔اور ہاں دنیا میں ساٹھ سے زیادہ مسلمانوں کے ملک ہیں اگر ایک صفحہ ہستی سے مٹ بھی گیا تو مسلمانوں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ مگردنیا میں ہندوئوں کا صرف ایک ملک ہے بھارت۔ وہ اگر ختم ہو گیا تو دنیا میں ہندو مذہب ہی ختم ہوجائے گا۔‘‘…’’چھوڑ یار پاک بھارت جنگ کا کوئی امکان نہیں۔ میرے ڈیڈ کل گوروں کے ساتھ ایک آفیشل وزٹ پرانڈیا جارہے ہیں ‘‘…’’میں سمجھا نہیں ‘‘

’’ڈیڈ مم سےکہہ رہے تھے کہ اگر جنگ کا امکان ہوتا تو ابھی تک امریکہ اور برطانیہ اپنے شہریوں کو پاکستان اور بھارت کا سفر کرنے سے منع کرچکے ہوتے‘‘۔

146 — رائے ونڈ مارچ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-146 | ↑ فہرست

رائے ونڈ مارچ

====================

رائے ونڈ مارچ

منصورآفاق

میانوالی کے ایم این اے اور تحریک انصاف کے رہنما امجد علی خان سے گزشتہ روز ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ہماری بات چیت کا موضوع تیس ستمبر کو ہونے والا رائیونڈ مارچ تھا۔انہوں نے بتایا کہ میانوالی کے مختلف شہروں میں ہم نے ان لوگوں کی فہرستیں تیار کر نے کےلئے باقاعدہ کمیٹیاں بنائی ہیں جو احتجاج کےلئے رائےونڈ جانا چاہتے ہیں ۔ان کے خیال میں اس وقت تک جانے والوں کی جو فہرستیں ان کے پاس جمع ہوچکی ہیں ۔ان میں بیس ہزار سے زائد لوگ شامل ہیں ۔یعنی احتجاج میں شرکت کےلئے کم ازکم بیس ہزار لوگ صرف ضلع میانوالی سے لاہور میں داخل ہونگے ۔اسی تناظر سے میں نے غور کیا ہے کہ آبادی کے لحاظ سے میانوالی کوئی بڑا ضلع نہیں ہے اگر میانوالی سے بیس ہزار لوگ آتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ باقی شہروں سے اس سے کہیں زیادہ لوگ احتجاج میں شامل ہونگے ۔یعنی یہ تعداد پانچ لاکھ سے لے کر دس لاکھ کے درمیان ہوسکتی ہے ۔

اگر اگلے ہفتے سے پانچ لاکھ لوگ بھی لاہور کی سمت سفرشروع کردیں تو انتیس تاریخ تک لاہور کی صورت حال کیاہوگی۔اس کا اندازہ لگانا ابھی آسان نہیں ہے ۔ مگر اتنے لوگوں کی آمد کےلئے حکومت پنجاب کیا انتظام کر رہی ہےاس وقت کاسب سے اہم سوال یہ ہے ۔عمران خان نے بھی بار بار کہا ہے کہ میں اس مرتبہ پورے ملک سے لوگ بلا رہا ہوں ۔یعنی انہوں نے لاہور کے حکام سے کہا ہے کہ وہ ذہنی طور پر تیار ہوجائیں جو انتظامات کرنے ہیں وہ کر لیں تاکہ اہل لاہور کو زیادہ پریشانیاں نہ اٹھانی پڑیں ۔ مگر ابھی تک نون لیگ کی حکومت ِ پنجاب نے سوائے اس کے کوئی انتظامات نہیں کئے کہ جانباز فورس اورڈنڈابردار فورس تیار کر لی ہے جو رائےونڈ جانے والوں کےساتھ دست وگریباں ہوگی یعنی الٹا لاہور کو میدان جنگ بنانے کا پروگرام تیار کرلیاہے ۔جو بہت خوفناک بات ہے ۔

میرا ذاتی خیال ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب معاملہ کی گمبھیرتا کو محسوس کرتے ہوئےجلد کوئی نہ کوئی بہتر فیصلہ کریں گے۔ ویسے کسی زمانے جب کوئی احتجاج کا اعلان کرتا تھا حکومتیں اس کے ساتھ گفت وشنید کرتی تھیں ۔ مطالبات پوچھتی تھیں ،راضی کرنے کی کوشش کرتی تھیں۔مجھے یاد ہے کہ 1977میں جب ذوالفقار علی بھٹوکے خلاف احتجاجی تحریک شروع ہوئی تھی تو حکومت نے احتجاجی لیڈر شپ کے ساتھ مذاکرات کا بھی آغاز کردیا تھا جوکامیاب ہو گئے تھے مگر جنرل ضیا الحق نے مذاکرات کی کامیابی کے اعلان سے پہلے ہی بھٹو حکومت کا تختہ الٹ دیا ۔

لیکن اب مذاکرات کا دور صرف اسی وقت شروع ہوتا ہے جب کوئی دھرنا دے کر بیٹھ جائے ۔اب تحریک انصاف پورے ملک سے لوگوں کو رائےونڈ مارچ کےلئے بلا رہی ہے اور حکومت کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگ رہی بلکہ حکومت الٹا جنگ کی حکمت عملی پر غور رہی ہے ۔(اللہ نہ کرے اس سے پہلے کوئی اور جنگ شروع ہوجائے ) ۔اگر حکومت نے تحریک انصاف سے اس سلسلے میں کوئی بات چیت شروع نہ کی تو میں تصور کی آنکھ سے دیکھ رہا ہوں کہ جاتی امرا میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کےقرب و جوار میں ایک وسیع و عریض دھرنا موجود ہے ۔اس وقت بھی حکومت نے مذاکرات ہی کرنے ہیں ۔ ماڈل ٹائون والی صورتحال کی ہمت تو دوبارہ حکومت نہیں کرسکتی ۔اور اس مرتبہ یہ بھی نہیں کہ عمران خان آسانی سے ایسے مذاکرات کے دھوکے میں آجائیں گے ۔ جن کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا ۔یا اس طرح کے مذاکرات جیسے پیپلز پارٹی کی حکومت نےڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ کئے تھے ۔ یعنی اب دھوکا بازی ممکن نہیں ہوگی ۔

جب یہ لشکرِ انصاف رائے ونڈ کی طرف روانہ ہوجائے گا تو لاہور کو پھرکچھ سکون نصیب ہوگا مگر اس سے پہلے پہلے لاہور کے دامن میں اتنے لوگ سمیٹنے کی ذمہ داری بھی حکومتِ پنجاب پر عائد ہوتی ہے۔ لاہور میں نہ اتنے ہوٹل ہیں کہ جہاں یہ لوگ قیام کرسکیں نہ کوئی اور ایسی جگہیں ہیں اورعمران خان نے قافلوں کو ہدایت دے دی ہے کہ چوبیس ستمبر سے لاہور کی طرف سفر شروع کردیں ۔یہ لوگ کہاں جائیں گے ۔ کہاں سوئیں گے ۔کہاں جاگیں گے ۔ اپنی انسانی ضروریات کہاں پوری کریں گے ۔خیر کھانے پینے کے حوالے سے تو لاہورکا دامن بہت وسیع ہے مگررہائش کا مسئلہ بہت بڑا ہے ۔پنجاب حکومت ابھی سے ان کےلئے قذافی اسٹیڈیم یا فورٹ ریس اسٹیڈیم کو مختص کردے ۔وہاںانسانی ضرورت کی چیزیں عارضی بنیادوں پر تیار کرنی چاہئیں ۔

آنے والے قافلوں کے روٹس کیا ہونے ہیں ۔ ٹریفک کیسے کنٹرول کرنا ہے ۔لاہور سے رائے ونڈ کےلئے کونسا راستہ اختیار کرنا ہے ۔حکومت تحریک انصاف کے لوگوں کے ساتھ میٹنگز کرے ۔یہ معلوم کرے کہ کتنے لوگ لاہور میں داخل ہونے والے ہیں ۔لاہور کی صفائی کاسلسلہ کیا ہوگا اگر دھرنا ہوگا تو کہاں ہوگا وہاں انسانی ضروریات کا کیسے خیال رکھا جائےگا ۔ لوگوں کی ہیلتھ اینڈ سیفٹی کیسے ممکن ہوسکے گی ۔

اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری خود تو اس احتجاج میں شریک نہیں ہورہے لیکن دو دن پہلے وہ اپنے تمام چاہنے والوں سے کہہ دیں گےکہ وہ ضرور رائے ونڈ مارچ میں شریک ہوں ۔شیخ رشید کی کوشش ہے کہ وہ صرف راولپنڈی سے پچاس ہزار لوگ لے کر لاہور جائیں ۔کچھ طاقتیں اور بھی اپنے لوگوں کو اس مارچ میں شرکت کےلئے تیار کررہی ہیں ۔ان میں اہم ترین لوگ وہ ہیں جویہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف حکومت کا سب سے بڑا گناہ ممتاز قادری کی شہادت ہے ۔ان کےنزدیک یہی وقت ہے کہ نواز شریف کی حکومت کو سبق سکھانے کا ۔وہ بھی اپنے لوگوں کو ذہنی طور پر تیار کر رہے ہیں کہ چاہے عمران خان یا ڈاکٹر طاہر القادری ہمارے حمایتی نہیں لیکن ہمارا دشمن تو سانجھا ہے ۔سو ہمیں ان کی پوری مدد کرنا چاہئے ۔پاکستان کے وہ لوگ بھی جو ذہنی طور پر بھارت کے بہت خلاف ہیں ۔جن پر بھارت میں دہشت گردی کے الزامات بھی لگتے رہتے ہیں وہ بھی اس مارچ کا حصہ بننے کے متعلق غور کررہے ہیں ۔سومریدکے سے بھی کافی لوگوں کے شریک ہونے کا امکان ہے۔اطلاع کے مطابق عمران خان نے تحریک انصاف صوبہ پختون خوا کو دو لاکھ سے زائدلوگو ں کو اپنے صوبے سےلاہور لانے کا ٹارگٹ دیا ہے ۔تحریک انصاف کے خیال میں ہمیں 80 لاکھ ووٹ ملے ہیں اگر ہم ہر آٹھ ووٹرز میں سے ایک ووٹر کو لاہور لے جانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو لاہور میں ایک ملین لوگ جمع ہوجائیں گے۔

147 — قاسم خان سوری کی وزیراعظم کمبوڈیا سمدچ ٹیکو ہن سین سے ملاقات

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-147 | ↑ فہرست

قاسم خان سوری کی وزیراعظم کمبوڈیا سمدچ ٹیکو ہن سین سے ملاقات

====================

ایشیاء پیسیفک سربراہی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی وزیراعظم کمبوڈیا سمدچ ٹیکو ہن سین سے ملاقات۔

پاکستان کے انتہائی مشکور ہیں کہ اتنا بڑا وفد ایشیاء پیسیفک سربراہی اجلاس 2019 میں شرکت کیلئے کمبوڈیا بھیجا۔ ~ وزیراعظم سمدچ ہن سین

پاکستان وہ واحد ملک تھا کہ جس نے سب سے پہلے کمبوڈیا کی آزادی کو تسلیم کیا۔ ~ وزیراعظم سمدچ ہن سین

دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، ثقافتی اور دیگر سرگرمیاں شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم سمدچ ہن سین

وزیراعظم عمران خان کو میرا پیغام پہنچایا جائے کہ وہ کمبوڈیا کا دورہ کریں۔ وزیراعظم سمدچ ہن سین

اور ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام شعبوں میں ان تعلقات کو مزید تقویت دی جائے۔ ~ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا ایشیاء پیسیفک سربراہی اجلاس 2019 میں شرکت کیلئے پہلی مرتبہ کمبوڈیا کے دورے پر مسرت کا اظہار۔

پاکستان اور کمبوڈیا میں دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات قائم ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام شعبوں میں ان تعلقات کو مزید تقویت دی جائے۔ قاسم خان سوری

پاکستان دوطرفہ اور علاقائی تناظر میں مملکت کمبوڈیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ قاسم خان سوری

پاکستان کمبوڈیا کو آسیان میں ایک اہم ملک تصور کرتا ہے۔ قاسم خان سوری

وزیراعظم سمدچ ہن سین زیرِ قیادت کمبوڈیا میں آنے والے سیاسی استحکام اور ہونے والی اقتصادی ترقی دیکھ کر انہیں بیحد خوشی ہوئی ہے۔ قاسم خان سوری

دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی طائفوں اور طلباء کے گروپوں کے تبادلے کے حوالے سے بھی تبادلہء خیال ہوا۔

وزیراعظم کمبوڈیا سمدچ ٹیکو ہن سین کی 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت کیجانب سے مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ طور پر اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سنگین صورتحال کیطرف توجہ دلوائی۔ قاسم خان سوری

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کیا گیا ہے۔ قاسم خان سوری

بھارتی مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن، کرفیو اور مواصلات پر پابندی کیوجہ سے کشمیریوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ قاسم خان سوری

کمبوڈیا بھارت کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے 5 اگست 2019 کو بھارت کیجانب سے یکطرفہ اختیار کردہ اقدامات منسوخ کرائے قاسم خان سوری

جموں و کشمیر سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی تعمیل کی جائے۔۔ قاسم خان سوری

148 — لوڈ شیڈنگ سے جنگلات تک

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-148 | ↑ فہرست

لوڈ شیڈنگ سے جنگلات تک

====================

لوڈ شیڈنگ سے جنگلات تک

منصور آفاق

یہ شاید انیس سو نوے کی بات ہے ان دنوں شام کے سات سے آٹھ بجے تک لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی۔جس پر لوگوں میں بڑی بے چینی پائی جاتی تھی ۔ایک محفل میں جب اس لوڈ شیڈنگ کے سبب حکومت ِ وقت پر کڑی تنقید ہوئی تواپنے وقت کے معروف ترین رائٹر اور دانشور نے حکومت کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ مجھے یہ لوڈ شیڈنگ بہت اچھی لگتی ہے ۔ جیسے ہی شام ہونے لگتی ہے میں اپنے دادا کے زمانے والا لیمپ پرانی الماری سے نکالتا ہوں۔ اس کی چمنی کو اچھی طرح صاف کرتا ہوں۔ جلنے والے سوت کی پوزیشن درست کرتا ہوں۔ اس میں مٹی کا تیل ڈالتا ہوں۔ باہر سے اچھی طرح چمکاتا ہوں جب برسوں کی دھول اترتی ہے تو وہ نیا نکور لگنے لگتا ہے۔ میں اُسے اپنے قریب میزپر سجادیتا ہوں ماچس کی ڈبیا بھی منگوا کر اس کے ساتھ رکھ دیتا ہوں اور بجلی جانے کا انتظار کرنے لگتا ہوں۔ جیسے ہی بجلی جاتی ہے ماچس کی جلتی ہوئی تیلی لیمپ کی وٹ سے وصال کرتی ہے اور کمرے میں لیمپ کی ہلکی ہلکی روشنی پھیل جاتی ہے مجھے بالکل ایسا لگتا ہے جیسے میں دم بھر میں اپنے بچپن میں پہنچ گیا ہوں ۔دادی اماں کے پاس بیٹھا ہوں اور وہ مجھے سات جگنوئوں والی کہانی سنارہی ہیں ۔ سات جگنوئوں والی کہانی مجھے بچپن میں بہت ہانٹ کیاکرتی تھی۔ اس میں سات جگنو جب مل کر روشن ہوتے تھے اوریک لخت زمین پر کوئی ستارہ چمکنے لگتا تھا تو میرا جی کرتا تھا کاش میں وہی ستارہ بن جائوں۔ ایک مرتبہ بابا نے سات لیمپ جلوا کر صحن میں ایک جگہ رکھوا دیئے تھے ایک بڑا لیمپ درمیان میں تھا اور چھ اس کے اردگرد تھے۔ مجھے وہ منظر بھی سات جگنوئوں جیسا لگا تھا۔

بہرحال لوڈشیڈنگ مجھے اچھی لگتی ہے کہ اُسی کی بدولت میں اپنے خوبصورت ماضی سے ہمکلام ہوتا ہوں۔ میری جگنوئوں سے گفتگو ہونے لگتی ہے ۔میرے اردگرد ستارے زمین پر اترنے لگتے ہیں۔اُس زمانے میں اگر دن کو لوڈ شیڈنگ ہوتی تو وہ کہیں جنگل میں دوپہر گزارنے کی کہانی بیان کرتے ۔درختوں کی چھائوں کے قصے سناتے ۔جھولتی شاخوں سے نرم ہوا کشید کرتے ۔

بہر حال میں نے بھی آج یہی سوچا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کو گلیمرائز کرنے کی کوشش کروں ۔یقیناً اس کا فائدہ اِس حکومت ہی کوہوگا مگر کیا کروں لوگ جس اذیت میں مبتلا ہیں وہ انہیں ذہنی مریض بناتی چلی جارہی ہے ۔سو ان کا دکھ بڑھانے کی بجائے کچھ کم کیا جائے ۔یہی جو واقعہ خیبر پختون خوا میں ہوا ہے ۔یہ چیخ چیخ کرلوگوں کی کیفیت بیان کررہا ہے ۔لوڈ شیڈنگ پریہ کیسا احتجاج تھا جس میںدو آدمی جان سے چلے گئے ہیں۔ بے شمار لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔تھانہ جلا دیا گیا ہے۔ دفتر جلا دیئے گئے ہیں۔ حتی کہ لوگوں کو کنٹرول کرنے کیلئے فوج کو بلانا پڑا۔ گزشتہ رات کراچی کے ساتھ ساتھ پورا صوبہ سندھ اندھیرے میں ڈوبا رہا۔ کراچی میں بھی احتجاج جاری ہے۔ پنجاب کے چھوٹے شہروں میں بھی احتجاج شروع ہونے والاہے۔ دراصل گرمی بہت بڑھ گئی ہے۔ پنجاب میں تو میں لوگوں کو یہ مشورہ بھی نہیں دے سکتا۔ شہروں کو چھوڑ کر جنگلوں کا رخ کرلیں وہاں کم از کم درخت ٹھنڈے سائے تو میسر آ جائیں گے۔ کیونکہ پنجاب میں جنگل رہے ہی نہیں۔ کچھ لوگوں کے خیال میں تو گرمی کا ایک بڑاسبب پنجاب میں جنگلات کا خاتمہ بھی ہے ۔چھانگا مانگامیں پنجاب کاسب سے بڑا جنگل تھا ۔وہ چٹیل میدان میں تبدیل ہو چکا ہے ضلع میانوالی میں شیشم کے بہت بڑے جنگلات تھے خاص طور کندیاں اور ہرنولی کے علاقے میں ۔وہاں اب ایک درخت بھی نہیں موجود ۔صرف یہی نہیں تقریباً پورے پنجاب کے جنگلوں کے ساتھ یہی سلوک ہوا ہے۔ میں نے اپنے جنگلوں سے اِس سلوک کا سبب معلوم کرنے کی کوشش کی ہے۔ کئی وجوہات سامنے آئی ہیں دراصل گزشتہ کئی سالوں سے پنجاب کی متعدد فارسٹ ڈویژنوں میں اعلیٰ عہدوں پر جونیئرز افسروں کو تعینات کیا ہوا ہے اور سینئر افسران کھڈے لائن لگائے ہوئے ہیں۔ کئی جونیئر آفیسرز بڑے کمال کے لوگ ہیں۔ اپنے مجاز آفیسرز کا بڑا خیال رکھتے ہیں۔ ان کی سرکاری فنڈ سے خوب خدمت کرتے ہیں ۔ جنگلات لگانے کیلئے جو فنڈ آتے ہیں۔ ان کی تقسیم بھی بڑی ایمان داری سےکرتے ہیں۔ یوں نئے جنگلات لگانے کی زیادہ تر رقم خوردبرد کردی جاتی رہی۔ جہاں تک جنگلات کے چٹیل میدانوں میں بدلنے کا معاملہ ہے تو اس کی وجہ محکمہ جنگلات کے نزدیک درختوں کی چوری کی وارداتیں ہیں مگر سوال پیدا ہوتا ہے کہ محکمے کے آفیسروں کے ملوث ہوئے بغیراتنے بڑے پیمانے پر چوری کیسے ممکن ہے۔ محکمے میں اس ساری آمدن کو پانچ سے سات حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے اور ہر حصہ دار کو اس کے عہدے کے مطابق اس کا حصہ پہنچتا ہے۔ ان حصہ داروں میں چیف کنزرویٹر، کنزرویٹر، ڈی ایف او، ایس ڈی ایف یا رینج آفیسر ، بلاک آفیسر اور فارسٹ گارڈ اور کلرک بھی شامل ہوتے ہیں۔ مال کو پوری دیانت سے اوپر تک پہنچانے کے اس عمل کو سیونگ کہا جاتا ہے۔ برسوں سے یہ سیونگ سسٹم اس محکمے میں ایک ضابطے کی شکل میں رائج ہے۔لکڑی کی نیلامی بھی ٹمبر مافیا کی مرضی سے کی جاتی ہے ۔ جنگلات کی تباہی و بربادی کا یہ عالم ہے کہ ضلع میانوالی میں کندیاں پلانٹیشن کا 13ہزار ایکڑ ایک دوسرے قومی ادارے کو منتقل کیا جا رہا ہے ۔ زمین سے ماں جیسی محبت ہوتی ہے لیکن محکمہ کے افسران اور عملہ خوش ہے کہ رقبہ ٹرانسفر ہونے سے ان کا کچھ بھرم رہ جائے گا ۔ کیوں کہ جن رقبہ جات پر درخت آج سے بیس سال پہلے لگنے تھے وہ پانچ سال پہلے سے لگ رہے ہیں اور کئی بار لگ چکے ہیں ۔ لیکن بار بار لگنے کے باوجود جنگلات چٹیل میدان بنے ہوئے ہیں ۔اگرچہ خوراک اور زراعت کی عالمی تنظیم FAO کے مطابق 1990سے 2015 تک اوسطا2.1 فی صد سالانہ جنگلات کی کٹائی ہوئی ہے۔یعنی پچیس سال میں پچاس فیصد جنگلات کی کٹائی ہوئی مگر حقیقت میں یہ کٹائی 80فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔

عمران خان نے ایک سال پہلے پنجاب کے جنگلات کی تباہی کے خلاف آواز اٹھائی تھی اوراپنی پارٹی کے ایم پی ایز کو اس سلسلے میں اسمبلی سمیت دیگر تمام پلیٹ فارموں پر آواز بلند کرنے کی ہدایت بھی کی تھی مگر عمران خان کی نشاندہی کو شاید محض سیاسی مخالفت سمجھ کر نظرانداز کر دیا گیا۔ میری وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے گزارش ہے کہ وہ اس معاملہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔نہ صرف مجرموں کو اپنے انجام تک پہنچائیں بلکہ نئے جنگلات لگوانے پر بھی خصوصی توجہ دیں ۔یہ بھی لوڈ شیڈنگ کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں ایک اہم قدم ہوگا۔

149 — گارڈ فادر کے بعد سسیلیئن مافیا

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-149 | ↑ فہرست

یہ کالم ڈپلیکیٹ ہے۔ مکمل متن اسی کتاب میں کالم 136 — گاڈ فادر کے بعد سسلین مافیا پر موجود ہے۔
ویب لنک: mansoorafaq.net/mera-pakistan/136-گاڈ-فادر-کے-بعد-سسلین-مافیا پر بھی یہی کالم کھلے گا۔

150 — شہباز شریف ! تمہیں نے درد دیا ہے تمہیں دوا دینا

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-150 | ↑ فہرست

شہباز شریف ! تمہیں نے درد دیا ہے تمہیں دوا دینا

====================

شہباز شریف ! تمہیں نے درد دیا ہے تمہیں دوا دینا

منصور آفاق

اُس روز شہباز شریف اپنے زورِ خطابت کی بلندیوں پر تھے انہوں نے لاہور کےلئے مجوزہ میٹرو بس کے مخالفین کو للکارتے ہوئے کہا کہ نئے اسپتال اور تعلیمی ادارے بنانابھی ضروری ہےلیکن اگر سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کے نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ان تک پہنچ ہی نہ پائیں تو پھر یہ ادارے کس کام کے ۔ خادمِ پنجاب نے اپنے مخالفین کیلئے اس روزکچھ سخت الفاظ استعمال کرنا مناسب سمجھا ۔ ان کی سختی سے ان کی طبیعت بھی خراب ہو گئی۔ آج لاہور کے شہری بلا مبالغہ ٹریفک کے اژدھام ، بد انتظامی اور شہر کے تقریباً ہر علاقے میں کھودی ہوئی سڑکوں کے باعث عملی طور پراپنے گھروں میں بند ہوچکے ہیں ۔

یہ میں جس لاہور کی بات کر رہا ہوں وہ کوئی پرانا لاہورنہیں بارہ دروازوں کے حصار میں جاگتا ہوا لاہور ۔اس میں لاہور کے تمام نئے علاقے بھی شامل ہیں ۔ لاہور کی نئی بستیوں تک بھی رسائی اسی طرح مشکل ہوچکی ہے جیسے شاہ عالمی سے کار پرٹبی تھانے تک پہنچنا ناممکن ہے ۔بہر حال مجھے اس سارے لاہور سے بےپناہ محبت ہے ۔یہ وہی شہر ہے جہاں باغبان پورہ ہائی اسکول سے لے کر اسکیم موڑ پر افضل عاجز کے اسٹوڈیو تک میری زندگی کا ایک طویل عرصہ لاہور کے رش میں گم چکا ہے ۔آخری شو کے رش کی طرح ۔میں کل شالامارباغ کے پہلو سے نکلا۔تازہ ماڈل کی چمکتی ہوئی کارنے ملتان روڈ کی ایک دکان تک پہنچنا تھا ۔گڑھی شاہو تک پہنچتے پہنچتے مجھے یوں لگا جیسے آدھی زندگی گزر گئی ہے ۔

اس چوک کے فوراً بعد آدھا گھنٹہ سے رکے ہوئے ٹریفک میں اچانک ایک فرشتہ دکھائی دیا جسکے ہاتھ میں انار کے جوس کا ایک بڑا گلاس تھا ۔عطاالحق قاسمی کے ہمدمِ دیرنیہ عزیر احمد نے شاید مجھے اپنی دکان سے تاڑ لیا تھا ۔آدھی زندگی واپس آگئی ۔گڑھی شاہو سے ڈیوس روڈ تک چھٹی کے وقت بچوں کو لینے والی گاڑیوں نے مکمل طور پر اسکولوں کا محاصرہ کر رکھا تھا ۔ہر کار سڑک کا حصہ بن چکی تھی بہر حال کسی نہ کسی طرح میں شملہ پہاڑی تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا ۔پریس کلب کے باہر احتجاجیوں کا ایک بڑا ہجوم موجود تھا شاید یہ ینگ ڈاکٹر تھے ۔ پڑھے لکھے اور مہذب نوجوان ۔ دم توڑتی ہوئی زندگی کے نئے مسیحا۔ اللہ بھلا کرے ٹریفک کی سانسیں کھینچتے ہوئے جلوس کا۔ جس نے مجھے گزر جانے دیا ۔

اسمبلی ہال والی سڑک مستقلاً بند تھی سو ایوان اقبال کے زیر سایہ چلتے ہوئے الحمرا کے چوک تک پہنچنے میں کچھ زیادہ دشواری نہیں ہوئی ۔حالانکہ وہاں بھی خاصا رش تھا ۔یقیناً الحمرا ہال میں کسی نظریاتی موضوع پر کسی غیر سیاسی جماعت کا سیاسی جلسہ جاری تھا ۔میں مال روڈ سے فاطمہ جناح روڈ مڑ گیا مگر گنگا رام اسپتال کے پاس پھر ٹریفک بلاک تھا ۔کچھ انتظار کیا ۔اور صفوں والے چوک کی طرف گاڑیاں جاتے ہوئے دیکھ کر کار ادھر موڑ لی کچھ آگے جا کر معلوم ہوا کہ یہاں بھی ٹریفک پھنس چکا ہے ۔کچھ لوگ اپنی گاڑیاں موڑ رہے تھے میں بھی ان کی کاروں کے ٹائروں کے نقوش پرچل پڑا ۔گاڑیاں واپس مال روڈ پار کرتی ہوئی کوپر روڈ پر پہنچ گئیں ۔یہاں حدِ رفتار چونٹیوں کے لشکر سے زیادہ نہیں تھی ۔رائل پار ک تک پہنتے پہنچتے ٹریفک پتھرا گیا ۔ مجھے یاد آیا کہ کسی زمانے میں یہاں فلمیں بنانے والوں کے دفاتر ہوا کرتے تھے کبھی کبھی کوئی ایسا چہرہ بھی نظر آجاتا تھا جس کے سبب چلتی ہوئی گاڑیاں رک جاتی تھیں اقبال ساجد نے کہا تھا۔

لباس اس کے بدن پر مہین ایسا تھا

رکی ہوئی تھی ٹریفک ، حسین ایسا تھا

جب میں میکلوڈ روڈ پر پہنچا تو پریشان ہوگیا۔ میکلوڈ روڈتو میکلوڈ ہلز میں بدل چکا تھا ۔ حکومت پنجاب نے شاید تازہ تازہ پہاڑیوں کو برابر کرنے کی ناکام کوشش کی تھی۔ کہیں نہ کہیں سے گزرتے ہوئے میں مال روڈ تک پہنچ ہی گیا ۔ ذرا سا سکھ کا سانس لیا مگر سامنے دیوار آگئی مجبور سیکرٹریٹ کی طرف مڑنا پڑ گیا ۔مجھے چلے ہوئے اس وقت دو گھنٹوں سے زیادہ کا وقت گزر چکا تھا ۔اسکیم موڑ جانا تھا میں نے مناسب سمجھا کہ ملتان روڈ پر ہی چلتا چلا جائوں ۔ چوبرجی تک کار کے ٹائروں تلے سڑک نما چیز موجود رہی مگر جیسے ہی اگلے بڑھا تو لگا کہ پھرایک اور میکلوڈ روڈ پر آگیا ہوں ۔ایک اور دریا کا سامنا منیر مجھ کو ۔ ایک دریا کے پار اترا میں نے دیکھا ۔بہر حال تین گھنٹوں میں کسی نہ کسی طرح منزل مقصود پر پہنچ گیا تھا ۔ مگر وہ دکان تو بدل چکی تھی ۔ میں نے صاحب ریش آدمی سے پوچھا کہ وہ دکان کہاں چلی گئی اور اس نے دکھ سے کہا ۔کہیں نہیں گئی ۔یہی ہے مگر تقریبا پانچ سال پر پھیلے ہوئے تعمیر و تخریب کے عمل کے نتیجے میں عملاً بند ہو چکی ہے۔سو اب یہ دکان کسی اور کام کےلئے استعمال ہوتی ہے میرا تجسس بڑ ھ گیا میں نے کچھ لوگوں سے بات کی تو یہ سفاک حقیقت سامنے آئی کہ یہ داستان ملتان کی اس اکیلی دکان کی داستان نہیں ۔ میں نے سوچا کہ ساحر نے سچ کہا تھا ۔ مفلسی حسِ لطافت کو مٹا دیتی ہے ۔ بھوک آداب کے سانچوں میں نہیں ڈھل سکتی ۔ اور میں سوچنے لگا کہ اس بربادی کا جواب کس سے لیا جائے گا۔

شہباز شریف کی حکومت میں پہلے پہل جب یہ سڑکیں کھودی گئی تھیں تو ہر طرف لاہور کے شہریوں سے معذرت کے بورڈ لگوائے گئے تھے جس پر تحریر کیا گیا تھا کہ مستقل رحمت کےلئے عارضی زحمت برداشت کیجئے ۔اس وقت کسی کو کیا خبر تھی کہ یہ عذابِ جان ان کی زندگیوں کا مستقلاً حصہ بننے والا ہے ۔یہ عذاب صرف اسی علاقے تک محدود نہیں ۔واہگہ سے آنے والوں کےلئے جی ٹی روڈ شیر شاہ سوری کی یاد میں رو رہا ہے کینال بنک روڈ جو کبھی لاہوریوں کی سیر گاہ کی طرح ہوتا تھا اُس پر ٹریفک کسی عتاب کی طرح نازل ہوچکا ہے ۔اسی کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار والی اس سڑک پر دس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جب گاڑیاں چلتی ہیں تو ان سے نکلنے والا دھواں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی شاندار کارکردگی کو دھندلاتا چلا جاتاہے ۔لاہور اپنی تباہی اور بربادی کا ایسا منظر پیش کررہا ہے جیسے دلی سات مرتبہ ایک ساتھ لوٹ لیا گیا ہو۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو فوری اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے بے شک انہوں نے جو میٹرو بس سروس شروع کی ہے وہ ڈھائی گھنٹے کا فاصلہ پینتالیس منٹ میں طے کرا دیتی ہے باقی تمام لاہور پینتالیس منٹ کا فاصلہ ڈھائی گھنٹے میں طے کرا رہا ہے ۔اب تو لاہوریوں نے مختلف علاقوں میں پہنچنے کےلئے مختلف ٹائم طے کر لئے ہیں اسٹیشن سے سمن آباد پہنچنے کےلئے دو گھنٹے ۔ سمن آباد سے داروغہ والا تک پہنچنے کےلئے چار گھنٹے۔ وغیرہ وغیرہ

151 — کچھ سانوں مرن دا شوق وی سی

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-151 | ↑ فہرست

کچھ سانوں مرن دا شوق وی سی

====================

کچھ سانوں مرن دا شوق وی سی

منصورآفاق

ہر طرف لوگ یہی کہتے پھرتے ہیں کہ ’’کسی رائفل کی اندھی گولی جمہوریت کے تعاقب میں ہے۔صاحبان ِ جمہوریت مانیں یا نہ مانیں جمہوریت کی زندگی خطرے میں ہے‘‘۔خدا نہ کرےکہ وہ موسم کبھی اسلام آبادکی گلیوں میں آئےجس میں قانون فردِ واحد کی جاگیر بن جاتا ہے۔ لوگوں کا یہ وہم وہم ہی رہے میں اتنا جانتا ہوں کہ افواج ِ پاکستان جمہوریت پہ شب خون نہیں مارنا چاہتیں۔مگرلگتا ہےکہ کچھ اہل سیاست اپنے مفادات کی قربان گاہ پرجمہوریت کو بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں اورشہیدہونے کی خواہش صاحب ِ اقتدار میں بھی ہے۔ (کچھ شہر دے لوک وی ظالم سن ، کچھ سانوں مرن دا شوق وی سی )۔ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ بات طے ہوگئی ہے کہ وہ موسم آگیا ہے جس کے متعلق میر تقی میر نے کہا تھا۔موسم آیا تو نخلِ دار پہ میر ۔سر منصور کا ہی بار آیا۔

بظاہر جمہوریت پر ہونے والے امکانی قاتلانہ حملے کی ذمہ داری کوئی بھی قبول نہیں کر رہا۔ حکومت کےحق میں اور اپوزیشن کے خلاف بے شمار کالم نگار ایک طویل عرصے سے لکھ رہے ہیں (ہر حکومت کے حق میں اور ہر اپوزیشن کے خلاف )مگر وقت نے انہیں کبھی کچھ نہیں کہا۔ وہ پھر وہی کچھ کہہ رہے ہیں جو انہوں نے 93میں لکھا تھا۔جو وہ 99 میں لکھ رہے تھے ۔یہ وہی لوگ ہیں جو اپنے دل میں اسٹیبلشمنٹ کیلئے ایک نرم گوشہ بھی رکھتے ہیں اور اس کے خلاف تقریریں بھی فرماتے ہیں۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ خود حکمراں جمہوریت کوقتل کرنا چاہتے ہیں ۔

موجودہ جمہوریت کے دادا کانام برطانیہ تھا وہ ٹین ڈائون ا سٹریٹ میں عقل وحکمت کیا کرتے تھے ۔ان کے والدپروفیسر واشنگٹن سرمایہ دارانہ مزاج کے حامل تھے۔نیویارک یونیورسٹی میں پڑھاتے تھے اور معروف اخبار نویس تھے جمہوریت کی والدہ ماجدہ ملکہ برطانیہ بہت نیک خاتون تھیں۔جب جمہوریت پیدا ہوئی تھی تو اس نے اس کا نام رولز آف برٹش ایمپائررکھا تھا پھر یہ بچی بیمار ہوگئی اس کا بہت علاج کرایا گیامگرکوئی امید بر نہ آئی۔ ڈاکٹرز نے اسے تقریباً لاعلاج قرار دے دیا تھا۔ ڈاکٹروں اور حکیموں سے مایوس ملکہ برطانیہ اپنی لاعلاج بیٹی کواُس درویش کے پاس لے گئی جسے عوام کہتے ہیں ۔ اس درویش نے کہا کہ اس کا نام بدل دیا جائے تو یہ ٹھیک ہوجائے گی اس درویش کے کہنے پر اس بچی کا نام جمہوریت رکھ دیاگیا۔ وہ بچی نام بدلتے ہی چند سالوں میں صحت یاب ہوگئی۔ لوگ کہتے ہیں کہ جمہوریت کی تمام تر کامیابیوں کے پیچھے اسی درویش کی دعا ہے اسی کا فیض ہے جو ابھی تک جاری ہے ۔نوے سالہ بوڑھی ملکہ برطانیہ آ ج بھی ہر چار سال کے بعد اس بچی کو اسی درویش کے پاس لے جاتی ہےوہی بچی جب ہمارے ملک میں آئی تو اسے اُس درویش یعنی عوام کے پاس لے جانے والا کوئی نہیں تھا۔ ملکہ برطانیہ انگلینڈ میں رہ گئی تھی۔ قائداعظم اللہ کو پیارے ہو گئے تھے ۔ لیاقت علی خان کو سی آئی اے نے قتل کرا دیا تھا۔سو یہاں رضیہ غنڈوں کے گھیرے میں آگئی۔ درویش سے دعا لینے کا طریقہ بدل دیا گیا ۔اور پھر درویش نہ چاہتے ہوئے بھی غنڈوں کے حق میں ووٹ کاسٹ کرنے لگا۔مجبوریوں کے جال در جال ایک طلسم میں درویش جکڑاجا چکا تھا۔بے شک اسے ہمیشہ غنڈوں سے وطن کے چوکیداروں نے رہائی دلائی مگر اس کارِ خیر میں بڑے چوکیدار کی نیت کئی بار خراب ہوئی ۔بڑے چوکیدار کے اس عمل میں ہمیشہ سیاست دان شریک ِ جرم ثابت ہوئے ۔مگر ہمارے یہاں جزا سزا کے عمل کےلئے صرف قیامت کا ایک دن معین ہے ۔

کہانی ایک بار پھر اُسی موڑ پر ہے ۔ایک بار پھرحکومت اور اپوزیشن میں جنگ جاری ہے ۔کوئی بھی لوح و قلم قتل گاہ میں رکھنے پر آمادہ نہیں ۔اس ملک کواللہ تعالیٰ اپنی حفاظت میں رکھے۔صلح کی کوشش بھی اپنے عروج پر ہےاور لڑائی میں شدت آنے کا امکان بھی ہے ۔امید کی جاتی ہے کہ درویش کو غنڈوں سے چوکیدار رہائی دلائیں گے اور جمہوریت کا بستر گول بھی نہیںکیا جائے گا ۔ان دنوں درویش آف شور کمپنیوں کے زائچے بنانے میں لگا ہوا ہے ۔حکومت کے خلاف بھی اور حکومت کےحق میں بھی۔یہ کیسی ستم ظریفی ہے کہ ہر گلی کوچے میں حکومت کے خلاف تقریر یں کرنے والے اسے ووٹ دینے پر بھی مجبور ہیں ۔مسئلہ آف شور کمپنیوں کا ہے ۔جمہوریت کے دادا جان یعنی برطانیہ کی نظریں ان کمپنیوں میں پڑے ہوئے اربوں کھربوں ڈالرز پر لگی ہوئی ہیں ۔اسکی طرف سے منعقدہ عالمی اینٹی کرپشن اجلاس ابھی ابھی ختم ہوا ہے۔ اکتالیس ممالک کے اینٹی کرپشن کے سربراہان اس میں شریک ہوئے ۔ پاکستان کی طرف سے اس اجلاس میں کوئی حکومتی نمائندہ شامل نہیں ہوا صرف ایک سیاسی پارٹی کی طرف سے حمایت کا بیان اجلاس میں پہنچا ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق چند ہی روز میں آف شور کمپنیوں کے تمام مالکان پریہ پابندی عائد ہونے والی ہے۔ ان کا سرمایہ برطانوی حکومت کی اجازت کے بغیر کسی اور ملک میں منتقل نہیں کیا جاسکتا۔اس قانون کا نفاذ برطانیہ میں اس لئے کیا جارہا ہے کہ آف شور کمپنیوں کے خلاف کریک ڈائون کی صورت میںسرمایہ دار اپنا سرمایہ کہیں ملک سے باہر نہ لے جائیں ۔

ایسی صورت حال میں وزیراعظم کو دو طرح کی پریشانی لا حق ہے ایک تو یہ اپوزیشن ان کے خلاف آخری حد تک جانے کا سوچ رہی ہے ۔ دوسری یہ کہ کہیں نئے برطانوی قوانین کی زد میں ان کے بچوں کی زندگی بھر کی کمائی ضائع نہ ہوجائے ۔میر ے خیال میں عمران خان اور وزیر اعظم نواز شریف کومل بیٹھنا چاہئے اور اس مقصد کےلئے کام کرنا چاہئے کہ وہ تمام سر مایہ کسی صورت پاکستان لایا جاسکے جو وزیراعظم کے بچوں نے ان کے بقول سعودیہ اور دبئی سے کمایا ہے ۔ وہ قانونی ہے یا غیرقانونی اس کی بحث بعد میں بھی کی جاسکتی ہے ۔ پہلے اس بات پر آیا جائے کہ وہ سرمایہ پاکستان کیسے منتقل ہوگا۔ صرف وزیر اعظم نواز شریف کا ہی نہیں ۔ہر پارٹی کے تمام سرمایہ داروں کا سرمایہ جن کی آف شور کمپنیاں ہیں.

152 — ادھوری باتیں اور پوری ملاقاتیں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-152 | ↑ فہرست

ادھوری باتیں اور پوری ملاقاتیں

====================

ادھوری باتیں اور پوری ملاقاتیں

منصور آفاق

میں اسلام آباد آیا تو دو دن کےلئے تھا مگر’’اُس بازار ِ سیاست ‘‘کی گرمی نے پائوں جکڑ لئے۔بہت سی ملاقاتیں اور باتیں ادھوری تھیں انہیں پورا کرتا رہا۔ مارگلہ کے قدموں سے لپٹی ہوئی کوہسار مارکیٹ میں صبح سے رات گئے تک رابطوں کے سلسلے جاری رہے۔کچھ ملاقاتیں شاہراہ ِ دستورپر ایستادہ بلندو بالا عمارتوں میں بھی ہوئیں ۔ہمارے دوست اور کہنہ مشق صحافی چوہدری غلام حسین کا اصرار تھا کہ پائے تخت کوہسار مارکیٹ کو ہی رکھاجائے ۔بے شک گپ شپ کا مزا پُررونق جگہوں پر زیادہ آتا ہے ۔سومیں نے اور مظہر برلاس نے ان کے فرمان کوایسے ہی قبول کیا جیسے رات چاند کو قبول کرتی ہے ۔اس بارونق مارکیٹ کے سارے ریستوران خوشگوار لوگوں سے بھرے رہتے ہیں ۔سچ تو یہ ہے کہ جس نے اسلام آباد جا کر اس مارکیٹ کو نہیں دیکھا اس نے اسلام آباد ہی نہیں دیکھا ۔ہاں توبات ملاقاتوں کی ہورہی تھی ۔تھوڑی دیر پہلے جو ملاقات ہوئی اس میں صحافی ، سیاست دان اور ایک شاعرہ فاخرہ انجم بھی موجود تھیں ۔مگر پانامہ کی گرم بحث میں شاعری سننے کی فرصت کہاں تھی ۔۱نیس اپریل کی شام کے نیم تاریک ماحول میں مختلف صحافیوں کے تجزیے سننے کا موقع ملا کہ کل کیا فیصلہ آنے والے ہے ۔ امجد علی خان کی تھیوری پر غور کیا ۔وہ ایک بڑے باپ کا بیٹا ہے ۔ میانوالی پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا ممبر ہے ۔ آج اگر ہمارے درمیان مرحوم ڈاکٹر شیر افگن ہوتے تو قانون کی گتھیاں سلجھ چکی ہوتیں افسوس آج ہماری پارلیمنٹ میں کوئی بھی ممبر ایسانہیں جسے آئین ازبر ہو ۔ دھیمے سروں سے بات شروع کرنے والے چوہدری صاحب کئی باتوں میں کئی لوگوں کو لاجواب کرتے رہے۔ دھیمے سُر اونچے سُروں میں بدلتے رہے ۔جب رات اپنے نصف کو چھونے والی تھی تو پیپلز پارٹی کے چند رہنما بھی آ گئے جن میں فیصل کریم کنڈی ، ندیم افضل چن اور نور عالم خان شامل تھے۔مجھ ایسے محبت کے شعر کہنے والے کےلئے پانامہ کی بحث بھی شاعری سے کم نہ تھی اس رات سب کاموضوع ایک ہی تھا کہ کل کیا فیصلہ آنا ہے ۔اللہ بھلا کرے الیکٹرانک میڈیا کا اس نے بھی قوم کو ہیجانی کیفیت سے دوچار کر رکھا تھا ہر چینل پر یہی تھا کہ اتنے گھنٹوں پر تاریخی فیصلہ ۔بڑا فیصلہ اہم فیصلہ ۔انیس اور بیس کی درمیانی رات کے پچھلے پہر میں نیند کی بانہوں میں اترا تو خواب میں بھی یہی پاناما تھا ۔ بیس اپریل کی دوپہر تک ہمارے سب ملاقاتی ایسے خاموش رہے جیسے باغ میں ہوا ٹھہر گئی ہے ۔ پتوں کے ایک دوسرے کو چومنا چھوڑ دیا ہو ۔ درخت پتھرا گئے ہوں ۔بالآخر وہ وقت آگیا جب تاریخی فیصلہ سنایا جانا تھا ۔فیصلہ محفوظ تو کافی روز رہا مگر جو فیصلہ سنانے کا وقت دیا گیا تھا اُسی وقت پر سنا دیا گیا پی آئی اے کی پرواز لیٹ نہیں ہوئی ۔یہ فیصلہ واقعی تاریخی تھا ۔

سب خوش تھے سب کے چہروں پر مسکراہٹ تھی ۔نون لیگ کے وزراء سپریم کورٹ کی دودھیا عمارت سے ایسے فاتحانہ انداز میں نکلے جیسے پاکستان میں خالص دودھ ملنا شروع ہوگیا ہو ۔میرے نزدیک فیصلے والے دن سب سے زیادہ بھلا حلوائی کا ہوا ۔سب پارٹیاں مٹھائی بانٹ رہی تھیں جشن کے اس ماحول میں نون لیگ کی اعلیٰ قیادت نے چند تصویریں سوشل میڈیا کی لہروں کے سپرد کیں ۔ چند تصویر یں دیکھ کرمجھےکچھ حسینوں کے خطوط بہت یاد آئے ۔ایک پُر فریب خط سپریم کورٹ میں بھی پیش کیا گیا تھا مگرپردیس سے آئے ہوئے خط کو سب نے رد بلکہ مسترد کردیا ۔ یہ تو خط لکھنے والوں کو بھی سوچنا چاہئے کہ اب کونسا خطوں اورچٹھیوںکا زمانہ ہے ۔نون لیگ کے لوگوں کو شکر ادا کرنا چاہئے کہ سپریم کورٹ کے ججوں نے اس خط کو صرف مسترد کیا ہے وہ اسے بیرنگ بھی بنا سکتے تھے ۔ نون لیگ کا سارا جشن ساری نعرے بازیاں ڈیڑھ سے دو گھنٹوں پر محیط تھیں ۔ اس دوران وزیر اعظم کے خطاب کا اعلان بھی کردیا گیا مگر جونہی سپریم کورٹ سے نکل کراٹارنی جنرل شیخ اشتر اوصاف علی نےوزیر اعظم ہائوس میں ایک دوسرے کو مبارک بادیں دینے والوں کو حقیقت سے آگاہ کیا تو چراغ گل ہو گئے ۔جشن ماتم میں بدلنے لگا۔شام کے سورج کے ساتھ وزراکے چہرے اترنے لگےپھر اُس شام وزرا منظر سے غائب ہوگئے۔ مارگلہ کا لفظی مطلب ہے ’’سانپوں کا گھر ‘‘ ،اُس شام حکومتی پارٹی کے لوگوں کو صرف مارگلہ کی پہاڑیاں نہیں پورا اسلام آباد سانپوں کا گھر لگ رہا تھا ۔وزیر اعظم تواپنا خطاب منسوخ کر گئے لیکن عمران خان اور آصف علی زرداری سمیت چند اور پارٹی نے وزیر اعظم کے استعفی کا مطالبہ کردیا ۔اب لوگ جیسے جیسے فیصلے کے صفحات پڑھتے چلے جارہے ہیں انہیں معلوم ہورہا ہے کہ عدالت نے کہا کیا ہے۔وہ جنہیں ابھی تک سمجھ نہیں آئی ۔ انہیں شایددوچار دنوں کے بعد سمجھ آئے گی۔کیونکہ نون لیگ کے وہ رہنما جن کا بقول نون لیگ پانامہ میں نام ہی نہیں تھا انہیں دو سینئر ججوں نے مجرم اور باقی ججوں نے ملزم قرار دے دیا ہے۔

اکیس اپریل کی صبح ہم قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس دیکھنے پارلیمنٹ ہائوس چلے گئے ۔ابھی اجلاس شروع ہونے میں کچھ دیر باقی تھی ہم نے سوچا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کو مبارک باد دی جائے کہ چند روز پہلے انہیں پارٹی کا صوبائی سیکرٹر ی جنرل بنایا گیا ہے ۔بس کچھ دیر بعد قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا اپوزیشن نے وزیر اعظم کے استعفے کےلئے نعرے لگانے شروع کئے ۔ پی ٹی آئی کے ساتھ پیپلز پارٹی بھی شریک تھی ۔ حکومتی پارٹی کی آوازیں دبی دبی محسوس ہورہی تھیں ۔چند لمحوں میں اسپیکر نے بے بس ہو کر اجلاس ختم کرنے کا اعلان کردیا شایداسی میں عافیت سمجھی ۔ وہاں سے باہر آئے تو عمران خان ، خورشید شاہ ، شیریں رحمان اور سراج الحق سمیت کئی رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو کی ۔مطالبہ ایک ہی تھا بس استعفیٰ ۔دوپہر کوچوہدری غلام حسین کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات تھی ۔اس ملاقات کے بعد پھر وہی کوہسار مارکیٹ۔ہم باتیں کررہے تھے کہ اچانک نون لیگ کی دو خواتین شازیہ سہیل میر اور آمنہ مل تشریف لے آئیں ۔پھر نون لیگ کی ایک اور ایم این اے عارفہ خالد پرویز آگئیں ۔ مگر ہمیں اٹھنا پڑا کیونکہ ہماری ملاقات جہانگیر ترین سے طے تھی ۔شام ہوئی تو پھر کوہسار مارکیٹ میں آ گئے ۔یہاں اطلاع ملی کہ فیصل صالح حیات پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شامل ہوگئے ۔ہم آٹھ دس صحافی اس پر تبصرہ کر رہے تھے کہ اچانک پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جن کے بھائی جماعت اسلامی کے رکن ہیں ، نمودار ہوئے اور بالکل ساتھ والی میز پر آکر بیٹھ گئے جیسے وہ ہم میں سے کسی شخص کونہیں پہچانتے ۔اُن کا یہ رویہ دیکھ کر مجھے احساس ہوا کہ پیپلز پارٹی میڈیا سے کچھ شاکی رہتی ہے اس نے اپنے رویے پر کبھی غور ہی نہیں کیا ۔

153 — مظہرنیازی سے عمران خان تک

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-153 | ↑ فہرست

مظہرنیازی سے عمران خان تک

====================

مظہرنیازی سے عمران خان تک

منصورآفاق

میں سید نصیر شاہ کے لئے کلیم اللہ ملک کے میڈیکل اسٹور سے زنجی بیرس کی بوتلیں لے کر گانگوی مسجد کے زیر سایہ دانش گاہ ِ میانوالی میں جایا کرتا تھا تو کبھی کبھار آتے جاتے ہوئے ایک نوجوان سے مُلاقات ہو جاتی تھی ۔ مسجد سےمتصل گھر سید نصیر شاہ کا تھا اور مسجد کے سامنےفیروز شاہ رہتے تھے ، یہ نوجوان اُس گلی میں فیروز شاہ سے ملنے آیا کرتا تھا ۔ فیروز شاہ اور سید نصیر شاہ دونوں قریبی رشتہ دار تھے ،مگر دونوں کے درمیان تعلق واجبی سا تھا سو میرےاور اُس نوجوان کے درمیان بھی ایک واجبی سے تعلق نے کروٹیں لینی شروع کیں اس نوجوان کا نام مظہر نیازی تھا ۔ رفتہ رفتہ شاعری کے میدان میں ہم دونوں نے اپنی ‎اپنی صفیں درُست کیں ۔ ‎مظہر نیازی کی صفوں میں کھڑے ہوئے چہرے یاد آ رہے ہیں ۔

سب سے تابناک چہرہ شرر صہبائی کا تھا ۔ انجم جعفری بھی بہت نمایاں تھے ۔ رئیس احمد عرشی اور ابولمعنی عصری کی گھومتی ہوئی آنکھیں مجھے اب بھی اپنے وجود میں پیوست ہوتی ہوئی محسوس ہو رہی ہیں ۔ ‎میں شاعروں کے اس انبوہ میں جب مظہر نیازی کو دیکھتا تھا تو سوچتا تھا کہ یہ نوجوان جہاں کھڑا ہے یہ اُس کی جگہ نہیں ، اِسے تو میرے حلقےمیں ہونا چاہئے تھا ، یہ کہاں اہلِ زبان کی شین اور قاف میں الجھ کر رہ گیا ہے میں نے کئی بار کوشش بھی کی مگر ناکام رہا ، لیکن میں اب سمجھتا ہوں کہ اہل ِ زبان کی صحبت نے مظہر نیازی کو جو کچھ دیا ہےوہ شاید اُسے میرے حلقہ احباب سے نہیں مل سکتا تھا میرے حلقہ احباب میں بابائے تھل فاروق روکھڑی تھے ، افضل عاجز تھا نذیر یاد تھا سلیم احسن اور منور ملک تھے سلیم شہزاد تھا-محمد محمود احمد ہوتا تھا ۔ اچانک ایک دن میں نے محسوس کیا کہ مظہر نیازی نے غیر محسوس انداز میں میرے تمام دوستوں کو اپنا دوست بنا لیا ہے انوارحسین حقی کویہ ساری باتیں بہت اچھی طرح یاد ہونگی پھر میں نے اور افضل عاجز نے میانوالی چھوڑ دیا شررصہبائی انتقال کر گئے ۔انجم جعفری نے ایک نئی ہجرت کرلی ۔فیروز شاہ دنیا چھوڑ گئے ۔سلیم احسن نے فقیری اوڑھ لی ۔فاروق روکھڑی نے بھی رنگ و نور کا میانوالی چھوڑ کر شہر خموشاں میں ڈیرہ لگا لیا ۔ابوالعمانی عصری بھی دنیا سے چلے گئے ۔

محمود نے بھی اچانک ساتھ چھوڑ دیا۔ادب کے والی میانوالی سید نصیر نے بھی تخت خالی کر دیااس دور کے کچھ شاعر زندہ رہے مگر ان کی شاعری مر گئی یعنی ہم نے نہیں قدرت نےمظہر نیازی کو دبستان میانوالی کی سرداری عطا کی سو آج سے آپ کو دبستان میانوالی کا سردار مظہرنیازی کو تسلیم کرلینا چاہئے جناب نذیر یاد سے عر ض ہے کہ زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو- سو میں اس وقت میانوالی کے ادب کی دستار مظہر نیازی کے سر پر رکھنے کا اعلان کرتا ہوںیہ تھی میانوالی کی ادبی سرداری ۔اب آتے ہیں میانوالی کی سیاسی سرداری کی طرف۔یہ میانوالی کی خوش قسمتی ہے ملکی سیاست کے سردار عمران خان میانوالی کے سیا سی سردار بھی ہیں انھوں نے آگے یہ سرداری دو شخصیات کو تفویض کر رکھی ہے ان میں امجد خان ہیں اور دوسری عائلہ ملک ہیں ن لیگ کی طرف سے میانوالی کے سیاسی سردار عبیداللہ شادی خیل ہیں انہوں نے اپنے حلقے میں بہت کام کرائے ہیں مگر ان کی بدقسمتی یہ ہے کہ یہی حلقہ عمران خان کا بھی ہے اگر عمران خان اس حلقہ میں اپنی بجائے کسی اور کو امیدواربنائیں گے تو عبیداللہ شادی خیل کی فتح یقینی ہو گی ۔ن لیگ کی ایک اور شخصیت بھی ان دنوں بہت سرگرم ہیں اسکا نام علی حیدر نور ہے مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں کے سبب اگر ایم این اے کی نشست پرامجد خان اور علی حیدر آمنے سامنے نہ ہوئے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ علی نور میانوالی سےمسلم لیگ ن کو ایم این اے کی ایک نشست نکال کر دے سکتا ہے دوستو آپ سوچ رہےہونگےکہ ابھی موسم نہیں آیا اور میں نے انتخابی سیاست پر گفتگو شروع کر دی تواتنی سی عرض ہے کہ تینوں بڑی پارٹیوں کی حرکات وسکنات پر غور کیا جائے تو احساس ہوتا ہے کہ تینوں پارٹیوں نے اچانک انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے اسکا مطلب یہی ہے کہ انتخابات نزدیک ہیں ویسے بھی 2018 اور ہمارے بیچ صرف آٹھ ماہ کا دورانیہ ہے ایک اور بات بھی میانوالی کے حوالے سے بڑی اہم ہے کہ نون لیگ کی حکومت نے میانوالی کےلئے کیا کیا ہے -بظاہر تو کچھ ایسا نہیں آتا انفرادی کام یقیناً ہوئے ہونگے مگر اجتماعی سطح کا کوئی کام اس علاقہ میں نہیں ہوا جس کا کریڈٹ ن لیگ لے سکے-اگر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف میانوالی آئیں اورمیانوالی کےلئے خصوصی پروجیکٹ کا اعلان کر جائیں تو ممکن ہے میانوالی میں نون لیگ کے حالات بہترہوجائیں ورنہ میانوالی تحریک انصاف کا شہر ہے

(یہ کالم میانوالی مظہر نیازی کے ساتھ منائی جانے والی شام میں پڑھا گیا)

154 — نئے پاکستان کے خدوخال

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-154 | ↑ فہرست

نئے پاکستان کے خدوخال

====================

نئے پاکستان کے خدوخال

منصور آفاق

یہ بات طے ہے کہ عدالتی فیصلے نے عمران خان کو سرخرو کردیا ہے۔ انصاف کی تحریک نے کامیابی کی وادی میں پہلا قدم رکھ دیا ہے۔ امید کے چراغ روشن ہو گئے ہیں۔ تبدیلی کی شاخِ تمنا سے غنچوں کے چٹخنے کی آواز سنائی دی ہے۔ وہ لوگ جنہوں نے رستے میں موسم ِ بہار کو روک رکھا تھا انہیں رستہ سے اٹھا دیا گیا ہے۔ پتھرائے ہوئے وقت میں ذرا سی حرکت ہوئی ہے۔ زمین و آسماں کی گردشیں تھوڑی سی تیز ہوئی ہیں۔

جمے ہوئے دریا میں برف ٹوٹ ٹوٹ کر گر رہی ہے۔ بصارتوں میں ذرا سی بینائی لوٹ آئی ہیں۔ سماعتوں کو سنائی دینے لگا ہے۔ سکوت میں چیخ نمودار ہوئی ہے۔ خوابوں سے بھری آنکھیں تعبیروں کی طرف متوجہ ہوئی ہیں۔ مردہ منظروں میں زندگی چونک اٹھی ہے۔ اڑتی ہوئی راکھ کا غبار زمین پر بیٹھ رہا۔ خودکش دھماکوں سے تباہ شدہ معاشرہ پھر سے سبزہورہا ہے۔ قبروں پر روئیدگی اُگ رہی ہے۔ موت کے کتبے ٹوٹتے جارہے ہیں۔ میں امید کے پرندوں کی پھڑپھڑاہٹیں سُن رہا ہوں۔ تپتی ہوئی ریت پر لہلہاتی ہوئی فصلیں دیکھ رہا ہوں۔ جمہوریت پتلی تماشے سے نکل کرلوگوں میں جا رہی ہے۔ میرے نزدیک اِس صبح کی پہلی شعاع کا کریڈٹ صرف ایک شخص کوجاتا ہے۔

وہی جس نے مایوسی کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں آس کا چراغ جلایا۔ اللہ تعالیٰ اُس کے راستے ہمیشہ روشنیوں اور خوشبوئوں سے منور رکھے۔ میرے خیال میں اُ س شخص کا نام عمران خان ہے۔ کسی اور کے خیال میں کوئی اور بھی ہوسکتا ہے۔

صبح کے اِس متوالے پر شبِ تاریک کے رکھوالے بڑے عرصہ سےحملہ آور ہیں۔ شب خون مارنے کا عمل ہر رات کے دامن پر جمے ہوئے لہوکے داغ کی طرح ہے۔ عمران خان پر یہ حملے بڑے عرصہ سے جاری ہیں مگر ان میں شدت اُس رات سےآئی ہےجس رات پانامہ کے اندھیروں سے اچانک کچھ کرنیں نمودار ہوئیں اور پوری دنیا میں پھیل گئیں۔ سب سے پہلے عدالت ِ عظمی میں عمران خان پربھی آف شور کمپنی بنانے کا الزام لگایا گیا جو آخر کار غلط ثابت ہوا۔ پھر بنی گالا والا گھر الزامات سے رنگین کردیا گیا۔ عمران خان نے اُسےخریدنے کی منی ٹریل بھی عدالت میں پیش کردی۔ پھر الزام لندن والےفلیٹ تک پہنچ گیا کہ وہ عمران خان نےکیسے خریدا تھا وہ رقم کہاں سے آئی تھی عدالت نے اُس کے ذرائع بلکہ ثبوت مانگ لئے۔

عمران خان اُس امتحان میں پورا اترا۔ راتوں کی وکالت کرنے والے نے الزام دیا کہ عمران خان پر تو سات خون معاف ہیں۔ اُس کے بعد کوئی ’’گلالئی ‘‘آگئی۔ اُس کی عمر بھی ٹیلی وژن اسکرین پر دوچار ہفتوں سے زیادہ نہیں۔ اُس کے بعد یقیناً کوئی اور آئے گی۔ الزامات کا رقص جاری رہے گا۔ عین ممکن ہے کہ خیبر پختونخوا گورنر ہائوس میں بازار لگ جائے۔ گھوڑوں کی خریداری ہواوروہاں حکومت بدل دی جائے۔ مگر ایسی باتوں سےکوئی فرق نہیں پڑتا۔ تاریکیوں کی ایسی مبہم دیواریں روشنیوں کے کاروان کو نہیں روک سکتیں۔ تبدیلی کا جنون جو ہر دھڑکتے دل اور ہرتر دماغ میں رچ بس گیا ہے۔ اُس پر بہار ضرور آئے گی۔ میرا ایمان ہے کہ پاکستان کو ایک دن دنیا کے چند ترقی یافتہ ممالک میں سے ایک ہونا ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب یورپ سے لوگ پاکستان کی طرف ہجرت کیا کریں گے۔

ابھی ایک خطرہ ہمارے پائوں میں دھڑک رہا ہے۔ اللہ نے چاہا تو ہم اِس پل صراط سے بھی بخیر و خوبی گزر جائیں گے۔ خطرہ یہ ہے کہ وہ کام جو عمران خان نے گزشتہ چار سال میں نہیں کیا تھا۔ نون لیگ وہی کرنے جارہی ہے۔ سیاسی شہید بننے کےلئے جمہوریت کوڈی ریل کرنےکی پلاننگ مکمل کرلی گئی ہے۔ قومی اسمبلی میں آئین کے اندر کچھ ترامیم پر کام کیا جارہا ہے۔ اللہ کرے کہ یہ اندیشہ، اندیشہ ہی رہے۔ نون لیگ کی حکومت کوئی غیر آئینی کام نہ کرے۔ خطرے کی بنیادی وجوہات دو ہیں۔ ایک تو وہ مقدمات ہیں جن کی نیب میں سپریم کورٹ کے جج کی زیر نگرانی تفتیش و تحقیق ہورہی ہے۔ دوسرا ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے قصاص کا مطالبہ۔ وہ لاہور پہنچ چکے ہیں۔ چودہ آدمیوں کے قتل کا خون کسی وقت بھی رنگ لا سکتا ہے۔

خون پھر خون ہے گرتا ہے تو جم جاتا ہے۔

ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

جے آئی ٹی کے ممبران نےانصاف کے متلاشیوں کو نئی زندگی دے دی ہے۔ لوگ سوچتے ہیں کہ ابھی کچھ لوگ موجود ہیں۔ یعنی نون لیگ کی حکومت کی موجودگی میں بھی انصاف ممکن ہے۔ اس بات کی توقع بھی کی جارہی ہے کہ دوہزار اٹھارہ میں آئین کے مطابق صاف ستھرےانتخابات ہونگے جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کی کامیابی سے کوئی صاحبِ فہم انکار نہیں کرسکتا۔ میرے خیال میں اس وقت پی ٹی آئی کو زیادہ توجہ اُس عمل کی طرف دینی چاہئے جو نئے پاکستان کی بنیاد ثابت ہو۔ پی ٹی آئی کو چاہئے کہ وہ نئے پاکستان کے نئے نظام کو دستاویزی شکل میں سامنے لائے۔ ہر شعبے میں تبدیلیوں کے حوالے سے اپنے کتابچے شائع کرے۔ جن میں بتایا جائے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کیسی ہوگی۔

ملک میں معاشی استحکام کیسے آئے گا۔ ہر شخص کو مفت علاج کی سہولت کیسے حاصل ہوگی۔ ہر بچے تک اعلیٰ تعلیم کیسے پہنچے گی۔ تنگ نظری اورمذہبی تشدد کا خاتمہ کیسے ہوگا۔ عدالتی نظام کیسے بہتر ہوگا۔ قانون کی حکمرانی کو کیسے یقینی بنایا جائے گا۔ پولیس کے نظام کو کیسے بہتر کیا جائے گا۔ ٹیکس سسٹم کیسے کام کرے گا۔ بوڑھوں کی زندگی کیسے بہترہوگی۔ بچوں کے حقوق کا کیسے تحفظ کیا جائے گا۔ عورتوں کو کیسے اُن کے حقوق ملیں گے۔ بے روزگاری کیسے ختم ہوگی۔ چھوٹے شہروں میں سہولتیں کیسے بڑے شہروں کے برابر آئیں گی۔ مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے کیا اقدامات کئے جائیں گے۔ ملٹری اور سویلین ریلیشن شپ کیسے ایک پیج پر آئے گی۔ دفاع کیسے مضبوط تر ہوگا۔ اقلیتوں کو کیسےتحفظ فراہم کیا جائے گا۔ احتساب کا طریقہ کار کیا ہوگا۔ توانائی کے شعبے میں کیسے بہتری لائی جائے گی۔ زراعت کا شعبہ کیسے بہتر ہوگا۔ ہم سائنس اور ٹیکنالوجی میں کیسے سربلندی حاصل کریں گے۔ تجارت کے میدان میں کیسے کامیابیاں حاصل کریں گے۔ سیاحت کے شعبے میں کیسے کامرانیاں حاصل ہونگی۔ میرے خیال میں یہ کام وہ پاکستانی بہتر اندازسے کر سکتے ہیں جو یورپ اور امریکہ میں مقیم ہیں۔ انہیں چاہئے کہ وہ دنیا بھر کےریاستی طریقہ کار کا مطالعہ کر کے نئے پاکستان کے خدو خال واضح کریں تاکہ دوہزار اٹھارہ کے انتخابات سے پہلے پہلے مستقبل کا لائحہ عمل پاکستانی قوم کے سامنے ہو۔

155 — دو ہزار بائیس کے کچھ مناظر

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-155 | ↑ فہرست

دو ہزار بائیس کے کچھ مناظر

====================

دو ہزار بائیس کے کچھ مناظر

جنوری۔2022۔ایک اردو اخبارکی ہیڈلائن

65سال کے تمام افراد کیلئے پنشن کا اعلان

خبر کی تفصیل ’’حکومت پاکستان نے پاکستان کے تمام65 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے پنشن کا اعلان کردیا ہے۔ چاہے وہ کام کرتے تھے یا نہیں کرتے تھے۔ یہ پنشن ماہانہ تیس ہزار روپے ہوگی۔ حکومت سمجھتی ہے کہ اس ملک کا ہر بزرگ شہری تیس ہزار روپے میں مہینہ گزار سکتا ہے۔اس کے علاوہ ان افراد پر بسوں اور ٹرینوں کا کرایہ ختم کردیا گیا ہے اور اس عمر کے جو ڈرائیور ہیں وہ کہیں بھی گاڑی پارک کرسکیں گے مگر اس کیلئے انہیں حکومت کی طرف سے دیا گیا کارڈ گاڑی کے ڈیش بورڈ پر آویزاں کرنا ضروری ہوگا لیکن حکومت بزرگ افراد سے توقع رکھتی ہے کہ وہ کسی ایسی جگہ گاڑی پارک نہیں کریں گے جس کی وجہ سے ٹریفک کے نظام میں کوئی خرابی پیدا ہو۔‘‘

مارچ۔2022۔وزیراعظم سیکرٹریٹ کے اندر پرائم منسٹر آف پاکستان کے آفس میں ان سے کچھ پولیس افسران انٹرویو کر رہے ہیں۔

’’سر آپ نے تین ایسی شخصیات کو سینیٹر بنایا ہے جنہوں نے آپ کی پارٹی کو کئی کروڑ روپے فنڈ فراہم کئے ہیں، قانونی طور پر یہ بات جرم ہے اورہمارے پاس اس بات کے تمام ثبوت موجود ہیں (فائل وزیر اعظم کےسامنے رکھتے ہوئے )یہ آپ دیکھ سکتے ہیں‘‘وزیر اعظم کہتے ہیں۔میں اپنے پارٹی کے لوگوں سے مشورے کے بعد آپ کے سوال کا جواب دوں گا۔(پولیس آفیسر بولا) سر اس سلسلے میں کل تک آپ کو اپنا بیان دینا ہوگا‘‘

منظر بدلتا ہے۔ٹی وی پر خبر نشر ہورہی ہے

وزیراعظم پاکستان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ استعفیٰ دینے سے پہلے انہوں نے اپنی پارٹی کی طرف سےبنائے تین سینیٹر کی سینیٹر شپ ختم کردی ہے اور قوم سے اس بات کی معافی مانگی ہے کہ ان تین سینیٹرنے پارٹی کوکئی کروڑ روپے فنڈ دیا تھا جو ان کے علم میںنہیں تھا مگرچونکہ وزیر اعظم ہونے کے ساتھ ساتھ وہ پارٹی لیڈر بھی ہیں اس لئے یہ ذمہ داری انہی پر عائد ہوتی ہے کہ انہیں اس بات کا علم ہونا چاہئے تھا۔ انہوں نے وزیراعظم شپ کے ساتھ پارٹی کی لیڈر شپ سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔نئے وزیر اعظم کا انتخاب کل ہوگا.

اگست۔2022۔صدر پاکستان اور ان کی اہلیہ اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں جاتے ہیں جہاں ان کے بیٹے کو پولیس بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے کے جرم میں گرفتار کر کے لے گئی ہے۔صدر پاکستان تھانے کے ایس ایچ او سے کہتے ہیں

’’ہم شرمندہ ہیںہم پوری کوشش کریں گے کہ آئندہ ہمارا بیٹا کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔‘‘ (ایس ایچ اوکہتا ہے) ’’سر آپ تحریری طور پر اپنا بیان لکھ دیں اس کے بعد آپ اپنے بیٹے کو ساتھ لے جا سکتے ہیں‘‘اور صدرپاکستان تھانے میں ایس ایچ او کے سامنے کرسی پر بیٹھ کر اپنا بیان لکھنے لگتے ہیں.

اکتوبر۔2022۔اخبارمیں شائع شدہ ایک کالمی خبر

’’پاکستان کے وزیر داخلہ کی ڈرائیونگ لائسنس کی بحالی کی اپیل۔ وزیر داخلہ نے کورٹ میں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دفتر آنے جانے میں بہت تکلیف کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی ڈیوٹی درست انداز میں سرانجام نہیں دے پارہے۔ براہ ِ مہربانی ان کا ڈرائیونگ لائسنس بحال کیا جائے۔یاد رہے کہ وزیر داخلہ کا ڈرائیونگ لائسنس آج سے تین مہینے پہلے تیز ڈرائیونگ کے جرم میں ایک سال کیلئے منسوخ کردیا گیا تھا۔‘‘

نومبر۔2022۔سپریم کورٹ میں ایک اہم فیصلہ سنایا جا رہا ہے۔بے شمارٹی وی کیمروں نے چیف جسٹس کا کلوز ا پ بنارکھا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان اپنا مختصر فیصلہ پڑھنا شروع کرتے ہیں۔سٹل کیمروں کی بیم لائٹس کی تیز چمک آنکھوں کو چندھیانے لگتی ہے۔

چیف جسٹس فیصلہ دیتے ہوئے کہتے ہیں ’’1977 کے بعد سیاستدان، سول بیوروکریٹس اور ملٹری بیورو کریٹس کے خاندان جن کے پاس پانچ کروڑ روپے سے زیادہ سرمایہ ہے ان کی دولت کا نوے فیصدحصہ عدالت حکومت ِ پاکستان کی ملکیت قرار دیتی ہے۔یہ بات اس مقدمہ میں طے پا گئی ہے کہ یہ تمام عہدہ دار یا ان کی اولادیں اپنے یا اپنے والدین کے حکومتی اثر و رسوخ کے بغیر اتنی دولت نہیں کما سکتے تھے۔اِن میں سے جن لوگوں نے اپنی دولت ملک سے باہربنکوں میں رکھی ہوئی ہے انہیں دس دس سال قید با مشقت کی سزا سنائی جا رہی ہے اور حکومتِ پاکستان کو حکم دیا جا رہا ہے کہ وہ ان ممالک سے وہ سرمایہ واپس وطن لانے کا بندوبست کرے۔

156 — لندن کی سیاہ آگ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-156 | ↑ فہرست

لندن کی سیاہ آگ

====================

لندن کی سیاہ آگ

منصور آفاق

گرین فیل ٹاور لندن کے امیر ترین علاقے میں تھا مگراس میں غریب ترین لوگ رہتے تھے ۔چوبیس منزلہ اس عمارت میں تقریباًچھ سو لوگ آباد تھے ۔یہ لندن کی ایک لوکل کونسل کی ملکیتی عمارت تھی ۔آباد کاروں میں زیادہ تر لوگ پناہ گزین تھے ۔ خاص طور پرشامی پناہ گزین ۔کچھ افریقی ممالک سے بھی تعلق رکھتے تھے ۔یہ سب وہ لوگ تھے جوانتہائی برے حالات سے نکل کر برطانیہ پہنچے تھے اور خوش تھے کہ وہ ایسے ترقی یافتہ ملک پہنچ گئے ہیں جہاں انسانی زندگی کی بڑی اہمیت ہے ۔اب انہیں کوئی تکلیف نہیں ہوگی ۔ وہ اب بارود کی برساتوں کو بہت پیچھے چھوڑ آئے تھے ۔اب کوئی سنساتی ہوئی آگ ان تک نہیں پہنچ سکتی ۔گرین ٹاور انیس سو چوہتر میں تعمیر کیا گیا تھا اس میں پناہ گزینوں کو ٹھہرانے سے دو ڈھائی برس پہلے اس کی نئی تزئین و آرائش کی گئی تھی ۔نئی کھڑکیاں اور نئے دروازے لگائے تھے ۔ہر فلیٹ میں نیاکارپٹ بچھایا تھا ۔نیا فرنیچر ڈالا گیا تھا ۔ضرورت کی ہر چیز چھری کانٹے تک فراہم کئے گئے تھے ۔یہ چیز صرف انہیں نہیں دی گئی تھی ۔ برطانیہ میں آنے والے ہر پناہ گزین کوحکومت کی طرف سے یہ سب کچھ دیا جاتا تھا ۔اس کے ساتھ ہر ہفتے اتنی رقم بھی فراہم کی جاتی ہے کہ اسے ہفتہ گزارنے میں کوئی دشواری نہ پیش آئے۔

اچانک رات کے ایک بجے آگ بھڑک اٹھی ۔ایک چشم دید بوڑھی خاتون کے مطابق نیچے سے آگ چلی اور یک لخت اوپر تک پہنچ گئی ۔پلاسٹک کی کھڑکیاں اور لکڑی کے دروازے جلنے لگے ۔کارپٹ نے آگ پکڑ لی ۔تھوڑی ہی دیرمیں تمام عمارت آگ کے شعلوں میں گھر گئی ۔ بچوں اور عورتوں کی چیخیں شعلوں میں چٹختی ہوئی چیزوں کی آواز میں ملنے لگیں ۔کچھ لوگوں نے کھڑکیوں سے چھلانگیں لگائیں ۔ہر شخص نے زندگی بچانے کےلئے ہر ممکن کوشش کی ۔آگ بجھانے والی گاڑیاں پہنچنے لگیں مگر آگ بہت زیادہ پھیل چکی تھی ۔اور گاڑیاں منگوائی گئیں ۔چالیس گاڑیوں نے آگ بجھانے کی اس کارروائی میںحصہ لیا ۔دوسو کے قریب فائر فائٹر نے اپنا کام پوری دلجمعی سے کیا مگریہ ممکن نہیں تھا کہ آگ بجھانے والے عمارت کےاندر داخل ہو سکیں۔ باہر سے کرینیں لگا کرپانی پھینکنا شروع کیا گیا ۔مکمل طور پرآگ بجھتے بجھتے چوبیس گھنٹوں سے زیادہ وقت لگ گیا ۔پوری عمارت راکھ کا سیاہ ڈھانچہ بن گئی ۔فوری طورپر ستر کے قریب لوگ مختلف اسپتالوں میں پہنچا دئیے گئے ۔بارہ لوگوں کی موت کا تھوڑی ہی دیر بعد اعلان کر دیا گیا ۔مرنے والوں کی تعداد رفتہ رفتہ بڑھنے لگی اس وقت پولیس کی طر ف سےتیس لوگوں کی موت کا اعلان کیا جاچکا ہے اور بہت سے زخمیوں کی حالت خاصی مخدوش ہے ۔پھر تمام رہائشیوں کاحساب کیا جانے لگاکہ ٹاور میں کتنے لوگ تھے اور کتنے محفوظ ہیں تو پتہ چلا 76 لوگ موجود نہیں ۔یعنی مل ملاکر تقریباً ایک سو چھ لوگ اس وقت اس حادثے میں ہلاک ہو چکے ہیں مگر ان 76لوگوں کی موت کا ابھی اعلان نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ابھی ممکن نہیں ہے کہ جلی ہوئی عمارت کے اندر پوری طرح داخل ہوا جا سکے اور وہاں سے باقی کی لاشیں باہر نکالی جا سکیں ۔عمارت اتنی زیادہ جل چکی ہے کہ کسی وقت بھی گر سکتی ہے ۔اگرچہ برطانوی وزیر اعظم نے مکمل تحقیقات اورمتاثرین کےلئے پچاس لاکھ پونڈ کا اعلان کیا ہے ۔ٹاور کے اردگرد بےشمار امدادی تنظیمیں پہنچ چکی ہیں ۔

برٹش میڈیا کے مطابق متاثرین کی سب سے زیادہ مددمسلم کمیونٹی نے کی ہے حکومت سے بھی جو کچھ ممکن ہے اس نے کیا وزیر اعظم خود موقع پر پہنچیں۔معروف برطانوی گلوکارہ اڈیل نےبھی وہاں کادورہ کیا ۔لیبر پارٹی کا لیڈرجیری کوربن بھی متاثرین سے ملا۔ملکہ برطانیہ بھی پرنس ولیم کے ساتھ وہاں آئی مگر اس کے باوجود لندن کے لوگوں نے اسے حکومتی بےحسی قرار دیتے ہوئے مقامی ٹائون ہال کی عمارت کے باہر بہت بڑا احتجاج کیا ۔ سینکڑوں لوگوں نے ٹائون ہال کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔وزیر اعظم کی گاڑی روک لی گئی اور اس کے خلاف نعرہ لگائے گئے ۔ ایک احتجاج برطانوی وزیر اعظم کے گھر کے باہر بھی کیا گیا۔لیبر پارٹی کے ایک لیڈر نے اسے کارپوریٹ مین سلائر قرار دیا۔احتجاج کرنے والوں کے مطابق ایک تو عمارت میں جو میٹریل استعمال کیا گیا تھا وہ آگ کو فوری طور پرپکڑنے والا تھا۔ امریکہ میں رہائشی عمارتوں میں ایسے میٹریل کے استعمال پرمکمل پابندی عائد ہے ۔دوسراآگ بجھانے والوں نے آگ بجھانے کےلئے ہیلی کاپٹرز کا استعمال نہیں کیا اگر ہیلی کاپٹر کے ذریعے عمارت پر پانی پھینکا جاتا تو آگ پر جلدی قابو پایا جا سکتا تھا ۔تیسرا آگ بجھانے والوں نے باہر سے آگ بجھانے کی کوشش کی ۔ اندر کوئی شخص داخل نہیں ہوا ۔آگ بجھانے والوں کے مطابق آگ اتنی زیادہ تھی کہ عمارت کےاندر داخل ہوناممکن نہیں تھا ۔شروع میں آگ بجھانے والے کم تھے ۔انہوں نے ایک طرف سے پانی پھینکنا شروع کیا تو آگ عمارت کے دوسری طرف پھیل گئی جس کی وجہ سے بہت سے لوگ باہر نہیں نکل سکے ۔

پچھلے دنوں لندن کی فائر بریگیڈ نےفائر فائٹرز کی مدد کےلئے روبوٹس کے استعمال کا اعلان بھی کیا تھا مگر یہاں کوئی روبوٹ نہیں دیکھا گیا۔برطانیہ میں ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے قوانین بھی بڑے سخت ہیں ۔ہر وہ عمارت جہاں لوگوں نے رہنا ہوتاہے ۔اس میں بے شمار باتوں کاخیال رکھنا پڑتا ہے ۔فائر ایگزٹ کے بغیر کوئی عمارت قابل استعمال سمجھی ہی نہیں جاتی ۔ہیلتھ اینڈ سیفٹی کا ڈپارٹمنٹ اسے باقاعدہ چیک کرتا ہے اور اس کے بعد رہائش کی اجازت ملتی ہے ۔یقینا ً یہاں ہیلتھ اینڈ سیفٹی کےلئے درست اقدامات نہیں تھےکہ اتنا خوفناک حادثہ رونما ہو گیا ۔پولیس کے خیال کے مطابق آگ اتفافیہ طور پر لگی مگر اس بات سے بھی مکمل طور پر انکار نہیں کیا جاسکتا کہ یہ آگ کسی نے لگائی تھی ۔چونکہ پولیس ابھی تک عمارت کےاندر تحقیقات نہیں کر سکی اس لئے ابھی یہ فیصلہ دینا مناسب نہیں کہ آگ کیسے لگی ۔اس آتشزدگی پرکچھ لکھنے والوں نے چار سو سال پہلے لندن میں ہونے والی آتش زدگی کا حوالہ دیاہے جس میں ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے تھے۔

157 — عمران خان پر بے معنی الزامات

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-157 | ↑ فہرست

عمران خان پر بے معنی الزامات

====================

عمران خان پر بے معنی الزامات

منصور آفاق

یہ کوئی ایک سال پرانی بات ہے۔ جرمن اخبار ’’زیتوشے زائتونگ ‘‘کے دفتر میںایک شخص نے فون کیا اور اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پرپاناما کی مشہور لا فرم ’’ موزیک فونیسکا ‘‘ کے تمام آف شور کمپنیوں کے ڈاکومنٹس دینے کی پیشکش کی۔اُس شخص نے ان کے عوض کسی طرح کی رقم بھی نہیں مانگی۔اخبار نے اندازہ کرلیا تھا کہ یہ شخص کسی خفیہ ایجنسی کا کارندہ ہے ۔ اخبار کیلئے یہ ممکن نہیں تھا کہ اتنے زیادہ ڈاکو منٹس کی خود تحقیق کر سکے کہ یہ درست ہیں یا نہیں ۔کیونکہ اگر غلط ثابت ہوجاتے تو اخبار کو ہرجانے میں اتنی بڑی رقم دینا پڑتی کہ اُس کا دیوالیہ ہوجاتا اگرچہ ’’زیتوشے زائتونگ ‘‘ میوزیخ کا سب سے بڑا اخبار ہے مگر یہ ڈاکو منٹس کو صحیح طور پرجانچنا اس کی استطاعت سے باہرتھا ۔ اخبار نے یہ تمام ڈاکومنٹس ’’انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹیو جرنلسٹس ‘‘کے سپرد کر دئیے۔اس انٹرنیشنل کنسورشیم نے ان پر کام شروع کیا۔دنیا کی 80صحافتی تنظیموں کے 107 نمائندگان نے پورے ایک سال تک اپنی تحقیقات جاری رکھیں اورجب مکمل طور پر یقین کر لیا گیا کہ یہ تمام ڈاکومنٹس بالکل درست تھے تو اخبار نے اس ڈیٹا کی ایک اجمالی رپورٹ شائع کی ۔ پاناما پیپرز لیک ‘‘ کے نام سے اشاعت پذیر ہونے والے ان ڈاکو منٹس کی تعداد تقریباً ایک کروڑ پچیس لاکھ کے قریب ہے ۔اس کا کمپیوٹرائز ڈیٹا 26سو جی بی پر مشتمل ہے ۔یہ پاناما کی’’ موزیک فونیسکا ‘‘نامی لا فرم کا مکمل ڈیٹا ہے۔دنیا کے تقریباً چالیس شہروں میں اس فرم کے دفاتر موجود ہیں ۔یہ لاء فرم قانونی طور پر بڑی شخصیات کے اثاثے پوشیدہ رکھنے اور ٹیکس سے بچانے میں مدد دینے والی دنیا کی چوتھی بڑی لا فرم ہے ۔ان ڈاکو منٹس میں ویسے توسینکڑوں لوگوں کے نام شامل ہیں مگرپاکستان کے علاوہ آئس لینڈ، روس، عراق، یوکرائن اور برطانیہ کے بارہ ایسے لوگ شامل ہیں جو یا توخودوہاں کے نیشنل لیڈر ہیںیا ماضی میں رہے ہیں۔

ایسا نہیں ہے کہ یہ کہا جا سکے کہ پاناما لیکس میںجن کے نام آئے ہیںان تمام لوگوں کی دولت غیر قانونی ہے۔اگر یہ دولت غیر قانونی ہوتی تو دنیا کی کوئی لاء فرم بھی اسے قانونی تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تھی۔مسئلہ صرف ان ممالک کے قوانین کا ہے جن سے اِن آف شورکمپنیوں کے مالکان کا تعلق ہے ۔اگر اِس سرمایہ پر اُس ملک کے قانون کے مطابق ٹیکس دیا گیا ہے تو یہ کمپنی کا سرمایہ کسی طور پر غیر قانونی نہیں قرار دیا جاسکتا۔ ٹیکس ادا کردہ سرمایہ جب وہ ایک ملک سے دوسرے میں ٹرانسفر ہوتا ہے تووہ قانونی طور پر ہوتا ہے مگر وہ رقم جس پر ٹیکس ادا نہیں کیا جاتا ۔اسے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر منتقل کرنا پڑتا ہے ۔اِس کام کومنی لارڈرنگ کہتے ہیں ۔

وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا پاناما لیکس دراصل پاجامہ لیکس ہے ۔بے شک کئی ممالک میں پاناما لیکس پاجامہ لیکس ثابت ہوئے ۔خاص طور پر نیوزی لینڈ ،آسٹریلیا،بھارت اورہانگ گانگ ،فرانس ،ا سپین میں ان لوگوں کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی ہے جن کے نام پاناما لیکس میںآئے ہیں ۔ان بینکوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے جنہوں نے اس لاء فرم کے ساتھ کسی طرح کا کاروبار کیاتھا۔پاناما کے وزیر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میںکسی شخص کو کسی طرح کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔پاناما کی حکومت دنیا کے ہر ملک کے ساتھ اس سلسلے میں مکمل تعاون کرے گی ۔ آئس لینڈ میں وزیراعظم کے خلاف بھی احتجاج شروع ہوچکا ہے ۔ہزاروں افراد نے باقاعدہ دستخط کر کے وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے ۔سب سے دلچسپ صورتحال برطانیہ کی ہے۔برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے آنجہانی والد گرامی کی آف شور کمپنیاںبھی سامنے آگئی ہیں ۔ ڈیوڈ کیمرون نے آئندہ آف شور کمپنیوں کو مکمل طور پر غیر قانونی قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس بچانے کے اس عمل کو ٹیکس چوری کے زمرے میں لایا جائے۔ لیکن برطانوی ادارے اس بات کی بھی تفتیش کررہے ہیں کہ کیا باپ کی وفات کے بعد ان کمپنیوں کے بارے میں ڈیوڈکیمرون کو معلوم تھا۔اگر یہ بات ثابت ہوگئی تو اس بات کا امکان ہے کہ ڈیوڈ کیمرون وزیر اعظم شپ چھوڑ دیں گے ۔اب آتے ہیں پاکستان کی طرف ۔وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بیٹے اور بیٹی کا نام بھی اس فہرست میں موجود ہے ۔لیکن ان کیلئے پریشانی کی کوئی بات اس لئے نہیں ہونی چاہئے تھی کہ انہوں نے یہ سرمایہ ایک خلیجی ملک سے ان آف شور کمپنیوں میں منتقل کیا تھا۔سو اُس سرمائے پر نہ توٹیکس چوری کا الزام آسکتا ہے اور نہ ہی منی لانڈرنگ کا۔ مگروزیر اطلاعات پرویز رشید نے اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے عمران خان پرالزامات کی بوچھاڑ کردی جیسےیہ سارا کچھ انہی کا کیا دھرا ہو۔بلکہ ایسے لایعنی الزام بھی لگائے جن سے عمران خان کی عزت میں اور اضافہ ہوا ہے۔ مثال کے طور پر کہ عمران خان بتائیں کہ ان کے بچے برطانیہ میں رہتے ہیں اُن کے اخراجات کہاں سے آتے ہیں ۔کون نہیں جانتا کہ عمران خان کے بیٹے اپنی والدہ کے پاس ہوتے ہیں جو برطانیہ کی امیر ترین خواتین میں سے ایک ہیں ۔

وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس سے شریف فیملی کے معاملات کچھ اور مشکوک ہوئے ہیں ۔انہیں چاہئے کہ وہ پریس کانفرنس میں کہتے کہ ہم برطانوی اخبار ’’گارڈین کے خلاف برطانوی عدالت میںمقدمہ دائر کر رہے ہیںکہ اس نے اپنی فہرست میں وزیر اعظم نواز شریف کا نام کیوں شامل کیا جب کہ ڈاکومنٹس میں ان کا نام کہیں موجود نہیں ۔اس معاملے میں ڈیوڈ کیمرون اور نواز شریف کی صورتحال ایک جیسی ہے ۔ڈیوڈد کیمرون کانام باپ کی وجہ سے آرہا ہے اور نواز شریف کا نام بیٹیوں کی وجہ سے ۔وزیر اطلاعات کو بتانا چاہئے تھا کہ بے شک یہ آف شور کمپنیاں 1994میں بنائی گئی تھیں مگر ان کا سرمایہ ایک خلیجی ملک کی اسٹیل مل فروخت کرنے کے بعد ٹرانسفر کیا گیاہے ۔یوں تمام الزامات کی حقیقت سامنے آجاتی ۔صرف ایک مسئلہ رہ جانا تھا کہ انتخابات میں جب اثاثے ظاہر کئے گئے تھے اُن میں اِن کمپنیوں کے نام شامل نہیں تھے ۔اِس پر قوم سے معذرت کی جاسکتی تھی مگرنون لیگ کے لوگوں نے جس انداز میں معاملے کو پیش کیا۔ اُس سے حکومتی پوزیشن خاصی خراب ہوئی ۔اب بھی وقت ہے حکومت کو فوری طور پران تمام آف شور کمپنیوںکے بارے میں تحقیقات کا حکم دینا چاہئے جن کا نام پاناما لیکس میں آیا ہے اور وہ سرمایہ دار جن کا سرمایہ خلیجی ریاستوں یا کسی اور ملک سے ان کمپنیوں میںمنتقل ہوا ہے اور جنہوں نے تمام قانونی تقاضے پورے کئے ہیں ۔ان کی عزت بحال کرائی جائے اور جن لوگوں نے غیر فانونی طور منی لانڈرنگ کرتے ہوئے سرمایہ ان کمپنیوں میںجمع کرایا ہے ان کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔تمام ممالک میں تحقیقات انہی بنیادوں پرشروع کی گئی ہیں۔

158 — لندن کی گہماگہمی

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-158 | ↑ فہرست

لندن کی گہماگہمی

====================

لندن کی گہماگہمی

منصورآفاق

اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف آصف زرداری کے دربار میں حاضری دینے لندن گئے ہیں ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سابق صدروزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات نہیں کریں گے ۔میرے نزدیک دونوں صاحبان کے اعلان درست نہیں ہیں۔سچ یہی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے چیک اپ کیلئے برطانیہ گئے ہیں ۔اس کے ساتھ ایک چھوٹی سی وجہ اور بھی ہے جس کی کسی کو ہوا بھی نہیں لگ سکی ۔

قصہ یہ ہے کہ پچھلے چند برسوں کے اندر امریکہ اور یورپ میں دولت کے حوالے سے جو قانون سازیاں ہوئی ہیںان سے مسائل خاصے گمبھیر ہوگئے ہیں۔اب یورپ میں قانوناً بلیک منی نہیں آسکتی۔ سرمایہ لانے والے کو سرمائے کے جائز ہونے کا ثبوت فراہم کرنا پڑتا ہے اور جہاں ثبوت نہیں ملتا وہاں سرمایہ منی لانڈرنگ کے قانون کی زد میں آجاتا ہے ۔اسی قانون کےتحت ایم کیو ایم کے دفتر سے لاکھوں پونڈ برطانوی پولیس اٹھا کر لے گئی تھی ۔ یورپ اور امریکہ میں آف شور کمپنیاںبھی کرپشن کے ذیل میں آتی ہیں۔اسی بات سے اندازہ لگا لیجئے کہ پاناما لیکس پر بات کرتے ہوئے امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ’’ امریکہ کرپشن کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھتا ہے مگر یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے‘‘۔

پاناما کے قوانین کے مطابق وہاں آف شور کمپنیاں بنائی جاسکتی ہیں ۔ سرمایہ خفیہ طور پر رکھا جاسکتا ہے مگراس کے ظاہر ہوجانے کے بعد اُس سرمائے پر وہی قانون لاگو ہوتے ہیں جو یورپ اور امریکہ میں ہیں۔اسی سبب وہ تمام لوگ پریشان ہیںجن کی پاناما میں آف شور کمپنیاں تھیں۔پریشانی کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ اب اِس سرمائے کو منی لانڈرنگ کے قوانین سے کیسے بچایا جائے۔اسے کہاں منتقل کیا جائے ۔دنیا کی نظر سے کیسے اوجھل کیا جائے۔اس کے روٹس بتائے بغیر اسے کیسے وائٹ کیا جائیگا ۔ حسن نواز اور حسین نواز کیلئے بھی یہی مسئلہ سب سے اہم ہے ۔ ان کیلئے دو بڑی پریشانیاں ہیں ۔ایک تو برطانیہ جو سرمایہ منتقل کیا گیا تھا وہ انہی آف شور کمپنیوں سے آیا ہوا ہے برطانوی حکومت کسی وقت بھی اُس کے متعلق پوچھ سکتی ہے ۔دوسرا جو سرمایہ ابھی آف شور کمپنیوںکے اکائونٹس میں موجود ہے ۔ اس کو اب کہاں منتقل کیا جائے ۔شاید برطانیہ آتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف جو تھوڑی دیر کیلئے ماسکو رکے تھے اس کا سبب بھی یہی تھا۔اسحاق ڈار بھی اسی سلسلے میں پاناما گئے تھے ۔جس کاذکر سی این این پر پاناماکی حکومت کے ایک وزیر نے کیا ۔وہاں کے معاملات اس وجہ سے خاصے پیچیدہ ہوچکے ہیںکہ پاناما کی اُس لاء فرم موزیک فانسیکاکا تمام ریکارڈ حکومتِ پانامانے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ سرمائےکے ڈوب جانے کاخطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

جہاں تک آصف زرداری اور نواز شریف کی ملاقات کی بات ہے تو اس کو جان بوجھ کرمیڈیا میں اہمیت دلائی گئی ہے ۔حقیقت میں اس ملاقات کی کوئی حیثیت و اہمیت نہیں ۔کیونکہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ تو کبھی ٹوٹا ہی نہیں ۔ ہاں وزیر اعظم نواز شریف سابق صدر سے صرف اس وقت بات کرتے ہیں جب وہ جاتی امرا میں ہوتے ہیں ۔ برطانیہ پہنچنے کے بعد بھی کئی بار فون پر بات ہوچکی ہے بلکہ سابق صدر کاایک آدھ فون تو صحافیوں کی موجودگی میں بھی آگیاتھا ۔ دونوں ہر معاملے میں ایک پیج پر ہیںاور پا ناما لیکس کے معاملے میں ایک دوسرے کی بھرپور مدد کر رہے ہیں ۔سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات بھی اسی سلسلے کا حصہ تھی اب ا نہیں برطانیہ بھی اسی سلسلے میں بلا لیا گیا ہے۔کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ سابق صدر ،رحمان ملک سے اُس آف شور کمپنی کے بارے میں پوچھنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے پاناما لیکس کی فہرست میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ رحمان ملک کا نام آیا ہے۔

کیونکہ اُس آف شور کمپنی کے متعلق سابق صدر کچھ نہیں جانتے تھے ۔میری اطلاع کے مطابق یہ بالکل غلط بات ہے۔جہاں تک بلاول بھٹوکے بیانات کا تعلق ہے ۔ ان کا خیال ہے کہ نواز شریف سے تعلق کے سبب پیپلز پارٹی زوال کا شکار ہوئی ہے ۔سو پیپلز پارٹی کوموجودہ حکومت سے اتنا فاصلہ ضرور رکھنا چاہئے کہ لوگ اسے نون لیگ کی بی ٹیم نہ قرار دیں مگر یہ بھی طے ہے کہ نون لیگ کی حکومت کے خلاف پیپلز پارٹی کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے سچ مچ نون لیگ کی حکومت کو کوئی پریشانی لا حق ہوجائے۔ پاناما لیکس میں ایک نام جاوید پاشا کا بھی ہے۔ عام لوگ جاوید پاشا کے بارے میں شایدکچھ نہیں جانتے ۔وہ میرے قریبی جاننے والوں میں سے ہیں۔برطانیہ میں سرے محل کی وہی دیکھ بھال کرتے تھے ۔اہل ِ سرمایہ انہیں سابق صدر کے فرنٹ مین کے طور پرجانتے ہیں ۔سابق صدر کی دولت کی تفتیش کرنے والی پاکستانی ایجنسیاں ان سے کئی مرتبہ انٹرویو کرچکی ہیں ۔ محترمہ بے نظیر بھٹو ان سے ہمیشہ نالاں رہیں۔وہ سمجھتی تھیں کہ جاوید پاشاہی وہ شخص ہے جس نے سابق صدر آصف زرداری کو سرمایہ پرستی کے راستے پرڈالا ہے ۔

میرے نزدیک کرپشن کے خلاف اس نئی جنگ میں عمران خان پھر اکیلے ہیں ۔وہ بھی لندن میں ہی ہیں ۔ اگرچہ وہ فنڈ جمع کرنے آئے ہیں مگرانہوں نے فرانزک آڈیٹرزسے ملاقاتیں کی ہیں۔پاناما لیکس کے معاملے پر تحقیق کیلئے ان کے ساتھ معاملات بھی طے کر لئے ہیں اور فرانزک آڈیٹرز نے اپنا کام بھی شروع کردیا ہے۔کچھ دنوں میں وہ آڈیٹرز پاکستان بھی آئیں گے۔اگرچہ فرانزک آڈیٹرز سے تفتیش پر تمام اپوزیشن متفق ہے مگریہ ضروری نہیں کہ پیپلز پارٹی یا اپوزیشن کی دوسری جماعتیں بھی عمران خان کے منتخب کردہ آڈیٹرز پر اعتماد کا اظہار کریں ۔جہاںتک ہوائی جہاز کے سفر میں ہونے والی عمران خان اور چوہدری نثار علی خان کی میٹنگ کا تعلق ہے تواس میں اِس کے علاوہ کوئی اور اہم بات نہیں ہوئی کہ ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی کاجلسہ ہوگا ۔ایک افواہ ہے کہ وہاں نواز شریف کے مستعفی ہونے پر بھی بات ہوئی ہے ۔کہا جارہا ہے کہ نواز شریف نے اگر اپنی جگہ چوہدری نثار علی خان کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کیا(جس کا امکان بہت کم ہے ) تو پی ٹی آئی اس فیصلے کو خوش آمدید کہے گی ۔چوہدری نثار علی خان ذاتی دورے پر جرمنی پہنچے ہیں ۔اطلاع کے مطابق ان کے ذاتی معاملات میں یہ بھی شامل ہے کہ پاناما لیکس کی دوسری قسط شائع کرنے والےجرمن اخبارتک رسائی حاصل کریں مگرسب سے عجیب بات یہ ہے کہ پوری دنیا نے پاناما لیکس کے پیپرز کو تسلیم کرلیا ہے کہ یہ کرپشن کے حقائق منظر عام پر آئے ہیں ۔کسی ملک نے ان پر کوئی شبہ نہیں کیابلکہ لوگ بڑے بڑے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ سوائے پاکستان کے جہاں مسلسل تحقیقات کرانے سےمتعلق گفت و شنید جاری ہے۔

159 — چوہدری اعتزاز سے چوہدری نثار تک

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-159 | ↑ فہرست

چوہدری اعتزاز سے چوہدری نثار تک

====================

چوہدری اعتزاز سے چوہدری نثار تک

منصور آفاق

وزیراعظم نواز شریف امریکہ نہیں گئے حالانکہ وہاں صدر اوباما سے ملاقات کا شرف حاصل ہونا تھا ۔ہمدم ِ دیرنیہ نریندرمودی سے صاحب سلامت کا امکان تھا ۔پھرترکی کا دورہ بھی منسوخ کر دیاحالانکہ وہاں اسلامی ممالک کے سربراہوں سے علیک سلیک ہونی تھی۔عین ممکن تھا کہ اس سربراہی کانفرنس میں شریک ہونے سے مسلم دنیا کی سربراہی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حصے میں آجاتی مگر پاناما لیکس کا بہائواتنا تیز ہے کہ دنیا میں کسی کو بھی سنبھلنے کاموقع نہیں مل رہا۔بیچارے شریف خاندان کا کیا قصورہے ۔ستم یہ ہے کہ ایسی صورتحال پیدا ہوچکی ہے کہ مدد کرنیوالے مدد کرنے کی ہمت نہیں کرسکتے۔نہ برادر عرب ملک سے کمک آسکتی ہے نہ ہی امریکہ کوئی امدادی بیڑہ بھیج سکتا ہے ۔امریکہ کا مزاج تو خیر ان دنوں کچھ بدلا بدلا سا ہے ۔جب سے امریکی جنرل جان نکلسن نے امریکی سروس آرمڈکی سینیٹ کمیٹی کے سامنے واضح طور پر کہاہے کہ اگر ایک لاکھ بتیس ہزار فوج طالبان کو ختم نہیں کرسکی تو افغان نیشنل آرمی سے کسی کامیابی کی کیسے توقع کی جاسکتی ہےوہاں توسوچنے کے انداز میں ذرا سی تبدیلی آئی ہے۔ چودہ سال کے بعد انہیںاحساس ہوا ہے کہ پاکستان آرمی کے بغیر افغانستان کو حقیقی معنوں میں فتح نہیں کیا جاسکتا۔پاکستان کے بغیروہاں کے معاملات مکمل طور پر درست نہیں ہوسکتے ۔سو امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے کھل کرجنرل راحیل شریف سے کہہ دیا ہے کہ آپ کے بغیر پُر امن افغانستان کا وجود ممکن نہیں۔اسی تناظر میںاس نے جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں طالبان کے ساتھ معاملات کے دائمی حل کی در خواست کی ہے۔اس ملاقات کے بعد عسکری حلقوں میں کہا جا رہا ہےکہ یہ ملاقات پاکستان آرمی اور امریکہ کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کے آغازکی تمہید بننے والی ہے ۔

ماضی میں افواج ِ پاکستان اور امریکہ کے مراسم میں جب بھی زیادہ بہتری آئی تو جمہوریت کمزور ہوئی۔ضروری نہیں کہ اب بھی ایسا ہی ہو مگر موجودہ صورت حال کو دیکھ کردل دھڑکنے لگتا ہے۔اوپر سے ایسی دل دہلانے والی خبریں سنائی دینے لگتی ہیں کہ موجودہ حکومت کے خیر خواہ، اثرانداز ہونے والی دنیا کے سامنے جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کے خدشات کا اظہار کررہے ہیں ۔جن کا فوری سبب پاناما پیپرز ہیں ۔

پاناما پیپرز کے موضوع پر چوہدری اعتزار احسن نے پارلیمنٹ میں تندو تیز حقائق سے بھری ہوئی خوفناک تقریر کی۔اس تقریر پر نون لیگ کے ارکان نے خاصا احتجاج کیا مگر لوگوں کا خیال ہے کہ جتنا احتجاج ہونا چاہئے تھا اتنا نہیں کیا گیا۔انہیں جان بوجھ کر لمبی تقریر کرنے کی اجازت دی گئی ۔پھراعتزاز احسن تو اعتزاز احسن ہیں۔ ایک انہیں بات کرنا آتی ہے ۔ اوپر سے وہ تیارہو کر آئے تھے۔یقینا یہ تقریر ان کی چند یادگار تقاریر میں سے ایک تھی۔ انہی لمحات میںوزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پاناما پیپرز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعتزاز احسن پر پھرپرانے الزامات لگائے۔دونوں چوہدریوں کے درمیان یہ سلسلہ بڑے عرصے سے جاری و ساری ہے ۔چوہدری نثار علی خان نے چوہدری اعتزاز احسن کی کوئی فائل اپنی میز کی دراز میں رکھی ہوئی ہے ۔جب کبھی غصہ بڑھتا ہے اسے نکال کر پڑھتے ہیں اور پھر اُسی دراز میں رکھ دیتے ہیں ۔پچھلے دنوںبھی شاید اسی کیفیت سے گزرے ہیں ۔ بقول شاعر ۔رات کھولے تھے کچھ پرانے خط ۔۔پھر محبت دراز میں رکھ دی ۔۔اس پریس کانفرنس میں چوہدری نثار علی خان نے کچھ ایسی باتیںبھی کیںجوخود ان کی پارٹی کے کچھ لوگوں کیلئے بھی حیران کن ہی نہیں بلکہ پریشان کن بھی تھیں ۔خاص طور پر انہوں نے عمران خان کی اس بات کو تسلیم کرلیا کہ یہ وقت(آف شور کمپنیوں کا باہر آجانے کا وقت) واقعی ملک کی بہتری کیلئے ایک فیصلہ کن وقت ہے۔یہ بھی فرمایا کہ آئیے ہم سب سیاستدان اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کردیں۔سب سے پہلے میں اپنی حکومت اور خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں کہ اس بات کی پوری تحقیق کی جائے کہ ہمارے جواثاثے ہیں وہ کہاں سے شروع ہوئے تھے اور آج کہاں پہنچے ہوئے ہیں ۔ہم جن گھروں میں رہتے ہیں وہ کس کے نام ہیںاورکس طرح خریدے گئے ہیں ۔۔‘‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ لندن والے فلیٹس وزیر اعظم نواز شریف کے ہیںاور بڑے عرصےسے ہیں۔اس پر اعتزازاحسن نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے چوہدری نثاروزیر اعظم نواز شریف کو پھنسا رہے ہیں ۔‘‘بہر حال چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کے بعداب حکومت اس سے انکار تو نہیں کر سکتی کہ لندن کے فلیٹس کا اصل مالک کون ہے۔ اس اعلانیہ اقرار کے بعدپہلا مسئلہ الیکشن کمیشن کے لئے پیدا ہوگیا ہے کہ وہ کیا کرے ۔ وزیر اعظم نوازشریف نے اپنے اثاثوں میں یہ فلیٹس ظاہر نہیں کئے تھے۔اس بنیاد پر قانونی طور پرالیکشن کمیشن کوانہیں ڈی سیٹ کرنا پڑتا ہے اور یہ کوئی آسان کام نہیں ۔ دوسرا مسئلہ نیب اور ایف آئی اے کیلئے پیدا ہوگیا ہے کہ ان پر لازم ہو چکاہے کہ وہ تفتیش کریں کہ وزیر اعظم نواز شریف نے یہ فلیٹس خریدنے کیلئے اپنا سرمایہ کب برطانیہ منتقل کیا ،کیسے کیااور وہ سرمایہ آیا کہاں سے تھا۔نیب بیچاری توپہلے ہی پندرہ سال پرانے کیس اٹھائے پھرتی ہے اور ان پر کچھ نہیں کر پارہی ۔اس مسئلے میں کیا کرے گی اور ایف آئی اے کی مظلومیت کا کیا کہوں وہ تو اصغر خان کیس کی فائل کے قریب جانے سے بھی ڈرتی ہے۔وہ کسی ایسی منی لانڈرنگ کے متعلق کیسے سوچ سکتی ہے ۔

اگرچہ اعتزاز احسن نے تقریر بڑی زوردار کی۔انہوں نے تحریک انصاف کے ساتھ مل کرحکومت کے خلاف تحریک چلانے پربھی غور کیا مگریہ خبر سن کروہ یقینا خاصے پریشان ہوئے ہونگے کہ آج وزیر اعظم نواز شریف لندن روانہ ہورہے ہیں۔ لندن میںان کی سابق صدرآصف زرداری سے ملاقات کے بعدپیپلز پارٹی کی پالیسی کیا ہوگی ۔یہ بات ابھی کوئی نہیں جانتا ۔سننے میں آیا ہے سابق صدر چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت پانچ سال پورے کرے ۔اور وہ اس کی بہت سی وجوہات بھی بیان کرتے ہیں ۔یہ بھی اطلاع ہے کہ اسی وجہ سے فریال تالپور اسلام آباد آئی ہیںاورجس شخصیت سے ملاقات کرنے آئی تھیں اُس سے ملاقات بھی کر لی ہے۔شاید اسی ملاقات کے بعدوزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں اپنا طبی معائنہ کرانے کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔یہ سوال بھی اپنی جگہ سلگ رہا ہے کہ یہ طبی معائنہ امریکہ میں بھی کرایا جاسکتاتھا۔ ترکی کا دورہ مکمل کرکے بھی برطانیہ جایا جا سکتا تھا۔بہر حال میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت مند رکھے اور کوئی بہتر فیصلہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

160 — خان اور ترین کا احتساب

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-160 | ↑ فہرست

خان اور ترین کا احتساب

====================

خان اور ترین کا احتساب

منصورآفاق

شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب نے فرمایاہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین قرضے معاف کرا کر قومی وسائل ہڑپ کررہے ہیں لیکن ان کاایسا احتساب ہوگاکہ دنیا دیکھے گی۔ ان دونوں شخصیات کے احتساب پر کسی کو کیا اعتراض ہوسکتا ہے ۔بس اس بات پر تھوڑا ساتعجب ہے کہ شہباز شریف پچھلے آٹھ سال سے پنجاب کے مالک و مختار ہیں انہیں یہ دلنواز خیال اتنی دیر سے کیسے آیا۔ہاں اس بات پر خاصی حیرت ہوئی ہے کہ عمران خان نے بھی قرضے معاف کرائے ہیں ۔اس طرح کا کوئی خوبصورت الزام اگر وزیراطلاعات پرویز رشید نے لگایا ہوتا تو اور بات تھی ۔لوگ جانتے ہیںجو اطلاعات کا وزیرہوا کرتا ہے اسے کچھ نہ کچھ کہنا ہوتا ہے۔ مگر شہباز شریف سے یہ توقع کوئی نہیں رکھتا تھا ۔پہلی بات تو یہ ہے اگر انہیں ان کی کرپشن کا ابھی ابھی علم ہوا تھا تو انہیںچاہئے تھا کہ فوری طور پرقومی وسائل ہڑپ کرنےکے جرم میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کراتے اور پھر بتاتے کہ احتساب شروع کردیا گیا ہے۔بحیثیت وزیر اعلیٰ پنجاب قانون کی پاسداری کرنا ان پر فرض ہے ۔مجھے نہایت افسوس سے کہنا پڑ رہاہے کہ وزیر اعلیٰ کو کسی نئے بابونے اس معاملے میںبھی غلط معلومات فراہم کی ہیں کیونکہ عمران خان نے تو کبھی قرضہ ہی نہیں لیا۔معاف کیا کراتے ۔ہاں جہاں تک جہانگیر ترین کی بات ہے تو وہ ضرور قرضہ لیتے اور دیتے رہتے ہیں مگریہ بات بھی صرف پروپیگنڈے کی حدتک محدود ہے کہ انہوں نے قرضے معاف کرائے ہیں ۔وہ خود بھی کئی بار اس الزام کی تردید کر چکے ہیں مگر الزام لگانے والوں کے پاس نقارے زیادہ ہیں ۔اصل قصہ صرف اتنا ہے کہ جہانگیر ترین کے کچھ مخالفین نے ان کا نام قرضہ معاف کرانے والے لوگوں کی فہرست میں شامل کرادیا تھا۔انہی لوگوں نے پھروہی لیٹراسٹیٹ بنک کی طرف سے میڈیا تک پہنچایا ہے ۔جب کہ دوہزار تیرہ میں جب اسٹیٹ بنک کو اپنی غلطی کا احساس ہواتو اس نے نہ صرف اُس فہرست سے ان کا نام نکال دیا تھا بلکہ تحریری طور پر معذرت بھی کی تھی۔وہ معذرت نامہ بھی میڈیا کو دیا جا چکاہے۔ بہر حال اِس وقت نون لیگ کی حکومت ہے ممکن ہے کل اسٹیٹ بنک اُس معذرت نامے سے بھی منحرف ہوجائے مگریہ بھی یاد رکھنے والی بات ہے کہ نون لیگ کے امیدوارصدیق بلوچ نے بھی سپریم کورٹ میں کہا تھاکہ جہانگیر ترین نے چھتیس کروڑ روپے مشرف دور میں معاف کرائے تھے اور قانوناً جس شخص نے قرضہ معاف کرایاہو وہ الیکشن نہیں لڑسکتا مگر وہ بھی ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا تھا۔سچ تو یہی ہے کہ اگر جہانگیر ترین نے واقعی قرضے معاف کرائے ہوتے تو نون لیگ کے دور حکومت میں انہیں کس نے الیکشن لڑنے دینا تھا ۔

میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو اس بات پر داد دیتاہوں کہ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کی طرح شوکت خانم اسپتال پر کوئی الزام نہیں لگایا۔شوکت خانم اسپتال کیلئے ہرسال پاکستانی اربوں روپیہ عمران خان کو دیتے ہیں اور وہ کینسر کا واحد اسپتال ہے جہاں غریب مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔اسے متنازع بنانا اپنی قبر میں انگارے بھرنے کے مترادف ہے۔التماس ہے کہ سیاست کو شوکت خانم اسپتال کی طرف نہیں جانا چاہئے۔کون نہیں جانتا کہ اصل معاملہ تو پانامالیکس کا ہے کہ وہی گلے میں پھانس بن کر اٹک گیا ہے ۔اُسی سے پریشان ہوکروزیر اعظمِ پاکستان غیر معینہ مدت کیلئے لندن تشریف لے گئے تھے کیونکہ اس وقت انہیںاُس مسئلے کا کوئی حل نہیںمل رہا تھا۔دنیا میں بڑے بڑے صاحب ِ ہنر لوگ موجود ہیں۔کوئی ملا اور اُس نے حل ڈھونڈ دیا۔حل ملتے ہی وہ فوری طور پر واپس وطن آگئے ۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ حل کیا تھا۔اُس حل کے بارے میں مختلف افواہیں مسلسل گردش میں ہیں ۔ایک افواہ یہ ہے کہ وہ حل اسٹیبلشمنٹ کے خلاف عوامی رائے عامہ کو ہموار کرنا ہے ۔وعدہ ہوچکا ہے کہ اگریہ کام ہواتو شریف خاندان کو پاناما لیکس سے باعزت طور پر باہر نکال دیا جائے گا۔ایک افواہ یہ بھی ہے کہ نیا الیکشن اور اس میں پھر نون لیگ کی کامیابی ۔اگرچہ میں افواہوں پر بالکل یقین نہیں رکھتا مگر وزیر اعظم کی دوسری تقریر سن کر کچھ پریشان ضرور ہوا تھا ۔ابھی تو شکر ہے کہ آخری لمحوں میں کچھ ہمدردوںکے مجبور کرنے پروہ حصہ کاٹ دیا جس کا اختتام اس شعر پر ہورہا تھا

سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے

دیکھتے ہیں زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے

دل نہیں چاہتا ہے کہ وہ وقت آئے جب معاملہ اس شعر تک پہنچ جائے

ستم گر تجھ سے امید ِ کرم ہوگی جنہیں ہوگی

ہمیں تو دیکھنا یہ ہے کہ تُو ظالم کہاں تک ہے

اسی سال نئے انتخابات کی افواہیں گردش کر رہی ہیں ۔لوگ کہہ رہے ہیں کہ نون لیگ نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔تمام ورزا ء اور ممبران اسمبلی کو عوامی رابطوں کی ہدایات مل چکی ہیں۔ملک بھر میں جلسوں کا پروگرام ترتیب دیا جا چکا ہے ۔ عوامی مفاد کے چھوٹے چھوٹے کاموں میں تیزی لانے کا حکم جاری ہوچکا ہے۔ ایک واقعہ یاد آرہا تھا۔جب وزیر اعظم نواز شریف کے صدر اسحاق سے اختلافات ہوئے تھے اور جس روز انہوں نے یہ تقریرفرمائی تھی کہ ’’میں کسی سے ڈکٹیشن نہیں لوں گا‘‘ اسی رات میرے پاس میرے ایک مہربان آئے اور کہا ’’ ایک درخواست لکھ دو تاکہ وزیر اعظم سے پی ٹی وی کے پروڈیوسر کے طور پرتمہارے آرڈر کرادوں ‘‘میں نے انہیں کہا کہ مجھے سوچنے کیلئے کچھ وقت چاہئے کہ مجھے یہ ملازمت کرنی بھی ہے یا نہیں تو اس شخصیت نے کہا ’’صبح دس بجے تک تمہارے پاس ٹائم ہے اس کے بعدیہ کام نہیں ہوسکے گا کیونکہ حکومت ختم ہوجائے گی ۔خیر میں نے صبح دس بجے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے معذرت کرلی لیکن مجھے یہ اندازہ ہوگیا کہ جب حکومت ختم ہونے کا وقت آتا ہے تو نون لیگ والے اپنے سپوٹرز کیلئے جو کچھ ہوسکتا ہے کرتے ہیں ۔انیس سو پچاسی سے لے کر دو ہزار سولہ تک شریف خاندان نے ہزاروں لوگوں کے کام کئے ہیں اور انہی کاموں کی بدولت ان کا ووٹ بنک بدستور موجود ہے ۔بہرحال یہ طے ہے کہ قافلہ سخت جاں کسی ایسی وادی میں اتر چکا ہے جہاںمقابلے کے ممکنہ امکانات ہیں۔

161 — اسٹیبلشمنٹ مشکل میں ہے؟

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-161 | ↑ فہرست

اسٹیبلشمنٹ مشکل میں ہے؟

====================

اسٹیبلشمنٹ مشکل میں ہے؟

منصور آفاق

بے شک جنرل راحیل شریف نے ’’عضب ‘‘یعنی تلوارِ محمد ی سے دہشت گردی پر بھرپور ضرب لگائی ۔بے شک انہی کے دم قدم سے کراچی کے سفاک اندھیروں میں پھر سے زندگی کے چراغ جل اٹھے ۔بے شک انہی کی فراست سے آزاد بلوچستان کی بھارت نواز تحریک تقریباًختم ہوچکی ہے ۔بے شک کاشغر سے گوادر تک بننے والی اقتصادی راہداری کے پس منظرمیں روشن ترین چہرہ اُنہی کا ہے ۔مگر اب انہوں نے جس خوفناک جنگ کا آغاز کیا ہے ۔اس میں فتح تقریباً ناممکنات میں سمجھی جاتی ہے۔یہ جو کرپشن کے خلاف جنگ ہے ۔ اِس کی تاریخ کے سینے پر دستِ تحقیق رکھا جائے توہر دھڑکن یہی کہتی ہے کہ یہاںکامیابی جس کو ملی وہ امر ہوگیا ۔تمام مذاہب اِسی کرپشن کے نظام کے خلاف بغاوت کی تحریکیں تھیں۔ اشتراکی انقلا ب بھی اسی کرپشن کے خلاف ایک فتح کا نام تھا ۔ انقلاب ِ فرانس بھی انہی تحریکوں میں سے ایک ہے۔کرپشن جہاں بڑھتی ہے وہاں امیر ،امیرتر اور غریب ، غریب تر ہوجاتا ہے ۔اِسی عمل کے خاتمے کو انقلاب کہتے ہیں ۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ جنرل راحیل شریف کو قدرت نے ایک موقع دیا ہے ۔ وہ پاکستان میں کرپشن کا مکمل خاتمہ کرکے اپنے نام کو ہمیشہ کیلئے آسمان کی چھاتی پر سنہری حروف سے ثبت کرسکتے ہیں مگر اس راستے میں کیسے کیسے ہولناک عفریت کھڑے ہیںشاید اِس کاپورا اندازہ ابھی انہیں نہیںہے۔بے شک انہوںنے اپنے حاضر سروس جنرلوں سے یہ عظیم کام شروع کیا ہے ۔جس پر پوری قوم انہیں سیلوٹ کررہی ہے مگر ایک جنرل کی بیٹے کی قیمتی کار دیکھ کر اس کے باپ کی کرپشن تک پہنچنے والے کو اب اُن کی طرف بھی دیکھنا پڑے گا جن ریٹائرڈ جنرلز کی اولادیں کھرب پتی ہوچکی ہیں ۔جن کے محلات کے باتھ روموں میں سونے کے واٹر ٹیپ لگے ہوئے ہیں۔یہ تو خیر ممکنات ہے کہ وہ افواج پاکستان کی مکمل تطہیر کرلیں مگر سرمایہ دار سیاست دانوں ، سرمایہ دار بیورو کریٹس ،سرمایہ دار میڈیااور سرمایہ دار جج صاحبان پر ہاتھ ڈالتے ہوئے ان کے راستے میں کون کون آئے گا۔یہ ایک الگ کہانی ہے ۔جو شروع ہوگی تو پیچ در پیچ کھلے گی۔

پاکستان میں کرپشن کرنے والے سرمایہ دار وں کی تعداد سینکڑوں میں ہے ۔صرف پانامہ لیکس میں دو سو سے زائد پاکستانیوں کے نام شامل ہیں ۔ ذرا غور کیجئے کہ یہ صرف وہ سرمایہ دار ہیں ۔جنہوں نے اپنی آف شور کمپنیاں بنائیں۔ آف شور کمپنیاں نوے فیصد سرمایہ دار اپنی بلیک منی کو چھپانے کیلئے بناتے ہیں اور دس فیصد ٹیکس بچانے کیلئے ۔سوچتا ہوں پاکستان میں کل کتنے’’ بڑے سرمایہ دار‘‘ ہونگے ۔یہی تین چار سو ،ان میں دوسو سے زائدتو کرپشن میں ملوث ہیں۔ پیچھے کیا رہ گیا ہے۔

آف شور کمپنیوں کے سلسلے میں وزیر اعظم نواز شریف نے بھی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا ہے ۔جو ایک بہت مثبت قدم ہے اگرچہ ابھی اپوزیشن اُس سے پوری طرح مطمئن نہیں ہے مگر وہ چھوٹی موٹی باتیں ہیں جو طے ہوجائیں گی ۔اِس وقت اصل ان کی تازہ ترین تقریر ہے ۔بے شک تقریر کرتے ہوئے وہ ایک بہادر آدمی نظر آئے مگر انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کوخاصی مشکل میں ڈال دیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ نے نون لیگ کی حکومت کوپچھلے تین سال میں جس حدتک تحفظ فراہم کیا ہے ۔

شایدہی کوئی اور ایسا کرتا ۔صرف وزیر اعظم کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے اس وقت تک پنجاب میں رینجرز اس طرح نہیں بھیجی گئی جس طرح وہ باقی صوبوں میں کام کررہی ہے ۔ ابھی تک نون لیگ کی حکومت کے کسی بھی اہم آدمی پر ہاتھ نہیں ڈالا گیاحالانکہ میڈیا نے کیا کچھ نہیں دکھادیامگراِس تازہ ترین تقریر نے اسٹیبلشمنٹ کے لئے آپشن کم کر دئیے ہیں ۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اب اُس کے پاس صرف دو آپشن رہ گئے ہیں ۔پہلا یہ کہ ’’کاکڑ فارمولا‘‘ استعمال کیا جائے۔دوسرا آپشن مارشل لا کا ہے جو ابھی تک اسٹیبلشمنٹ کیلئے ناقابل قبول ہے مگرآخری آپشن کے طور پر اُس سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔

’’عزیر بلوچ‘‘ اور ’’غلام رسول چھوٹو ‘‘کے انکشافات کے بعد سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت اور پنجاب میں نون لیگ کی حکومت پر سوالیہ نشان اٹھ چکے ہیں۔ سننے میں یہ بھی آرہا ہے کہ سی آئی اے نے پاکستان سے متعلق پانامہ پیپرز کی تمام تفصیلات بھی ہمارے ایک حساس ادارے کے حوالے کردی ہیں۔ را کے گرفتار شدہ افسر کلبھوشن نے بھی کچھ پاکستانیوں کے نام لئے تھے۔ ان کے متعلق بھی فیصلہ ابھی ہونا ہے۔ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ قمر زمان کائرہ نے گوادر میں جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور انہیں بلاول بھٹو کی طرف سے یہ پیغام دیا کہ پیپلز پارٹی ہر طرح کی کرپشن کے خلاف کارروائی میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسی تناظر میں عمران خان کے بعد بلاول بھٹو نے بھی وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ نون لیگ کی حکومت کی بھارت سے اچھے مراسم کی خواہش میں بھی بے شمار غلطیاں ہوئی ہیں۔ انہی غلطیوں کے سبب آج نریندر مودی دنیا میں ہیرو کے طور پرابھر رہا ہے ۔ ابھی دو دن پہلے جب لندن کے مادام تسائو میوزیم میں نریندر مودی کا مجسمہ آویزاں کیا گیا تو کچھ معترضین نے فیصلہ کرنے والوں سے کہاکہ کل تک گجرات کے قتل عام کے سبب اِسی شخص کو مغرب قاتل کی نظرسے دیکھتاتھا آج اُسی شخص کا مادام تسائو میں ہیروکے طور پر مجسمہ آویزاں کردیا گیا ہے تو جواب ملا کہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے پر جس انداز میں خوش آمدید کہا تھا اس نے نریندر مودی پرگجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کے الزام کی نفی کردی تھی۔ یہ سارے معاملات بھی اسٹیبلشمنٹ کے سامنے ہیں۔ واقعی وہ بہت مشکل میں ہے۔ واقعی جمہوریت خطرے میں ہے۔

162 — ضربِ عضب کا دائرہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-162 | ↑ فہرست

ضربِ عضب کا دائرہ

====================

ضربِ عضب کا دائرہ

منصورآفاق

کیا کہوں ظالم پاناما لیکس والوں کو ۔ہمارے اچھے صحت مند وزیر اعظم کو علیل کردیا ۔اللہ کا شکر ہے اب طبیعت بہتر ہے ۔اُدھر ڈاکٹر عاصم نے بھی کسی بنانا لیکس کا نعرہ بلند کر دیاہے ۔مجھے سابق صدر آصف زرداری کی صحت بھی خراب ہوتی ہوئی دکھائی دینے لگی ہے ۔وہ بیچارے پہلے ہی علاج کیلئے ملکوں ملکوں پھر رہے ہیں ۔کہتے ہیں کہ مریض کیلئے ڈاکٹرزکا مشورہ نظر انداز کرنا اچھا نہیں ہوتا مگروزیر اعظم نواز شریف کو کوئی کیا کہہ سکتا ہے۔وہ وزیر اعظم ہیں ان کے جی میں آئے تو کسی کی سنیں ،جی میں نہ آئے تو چاہے اپنی بھی نہ سنیں ۔بہر حال ہوا یہ ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ڈاکٹر ز کے مشوروںکو نظر انداز کرکےگزشتہ روزواپس وطن آگئے ہیں ۔ ویسے اچھا کیا ہے ۔ ڈاکٹرز نے آرام کرنے کا ہی مشورہ دیا تھا تو آرام یہاں بھی کیا جاسکتا ہے ۔بس ٹیلی وژن دیکھنا چھوڑ دیں۔ اخبار پڑھنا بند کردیں ۔صرف وزیر اطلاعات کی اطلاعات پر بھروسہ کریں تو آرام ہی آرام ہے۔انہیںمیڈیا کی چیختی دھاڑتی ، حملہ آور خبروں اور تجزیوں کے سامنے آکھڑا ہونے کی کیا ضرورت ہے۔ صرف اچھی خبریں سنا کریں ۔اچھے لوگوں سے ملا کریں ۔پتہ نہیں ،خدا جانے یہ دلدار خبر انہیں جہاز پر سوار ہونے سے پہلے ملی تھی یا ایئر پورٹ پر اترنے کے بعدکہ ضربِ عضب کا دائرہ پورے ملک پر پھیلا دیا گیا ہے ۔یعنی پورے ملک میںجس جگہ پر بھی وزیرستان ہونے کا شک ہو گا وہیں کارروائی شروع کر دی جائے گی۔ یقینا یہ ایک ایسی خبرہے جو ان کیلئے شادابی ء قلب و نظر اور انبساط ِ روح کا سبب بنی ہوگی ۔

آخر وہ بھی تو یہی چاہتے ہیں کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل طور پرخاتمہ ہوجائے ۔ ملک میں سکھ چین کی بانسری سنائی دے ۔نیرو کی نہیں ۔کچھ بے وقوف لوگوں نے یہ سوال اٹھانے کی بھی ناکام کوشش کی ہے کہ جنرل راحیل نے اس تازہ ترین اعلان کیلئے کسی طرح کی قانونی اجازت کی ضرورت محسوس نہیں کی ۔او بھئی جب پوری قوم ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑی ہے تو انہیں کسی ایسے تکلف کی کیا ضرورت ہے ۔صرف وزیر اعظم نواز شریف ہی نہیں ، عمران خان ، آصف زرداری حتیٰ کہ ایم کیو ایم کے قائد بھی اس معاملے میں ان کے شانہ بشانہ ہیں ۔ دہشت گردی ہے ہی ایسا عمل۔جس کے حق میں انسان تو کجا جانور بھی نہیں ہوسکتے ۔ میرے خیال میں تو کراچی کے آپریشن کو بھی ضربِ عضب کا حصہ قرار دیا جائے ۔یہ کہاں کا انصاف ہے کہ رینجرزکوہر تین ماہ کے بعدسندھ میں کارروائی کی اجازت لینی پڑے ۔عسکری حلقوں میں یہ افواہ بھی پھیلی ہوئی ہے کہ پنجاب میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن ختم ہوتے ہی لاہور کے گرد و نواح میں آپریشن شروع کردیا جائیگا ۔اور اگر کسی کی بدقسمتی سے چھوٹو کو زندہ گرفتار کرلیا گیا تو پنجاب میں کچھ حیرت انگیز گرفتاریاں بھی عمل میں آسکتی ہیں ۔بے شک ضرب ِعضب کا ٹارگٹ دہشتگردہیں مگرسننے میں آیا ہے کہ اِس ملک گیرآپریشن میںدہشت گردوں کے سہولت کاروںکے خلاف پہلے کارروائی ہوگی ۔وزیر قانون رانا ثنااللہ کیلئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ فاٹا سے باہرہونے والے اس آپریشن میں سب سے زیادہ کارروائیاں پنجاب میں کی جائیں گی ۔چونکہ صوبہ بلوچستان ، صوبہ سندھ اور صوبہ پختون خوا میں تو یہ آپریشن ایک عرصے سے جاری ہے مگر پنجاب میں ابھی شروع کیا گیا ہے۔اس لئے اسے پنجاب میں ہی بڑے پیمانے پر پھیلایا جائے گا تاکہ دہشت گردوں کی نرسریوں کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے ۔پنجاب میں فوجی آپریشن کے راستے میں جوچھوٹی موٹی رکاوٹیں کھڑی تھیں وہ ساری اس بڑے آپریشن کے اعلان کیساتھ ہی بہہ گئی ہیں ۔ پنجاب میں فوجی آپریشن کیوں ضروری تھا اِس کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا آغاز وزیرستان سے نہیںپنجاب سے ہواہے۔ ضلع جھنگ میں قائم ہونے والی ایک کالعدم تنظیم نے پاکستان میں مذہبی قتل و غارت کی ابتداکی۔ نوے کی دہائی میں ہونے والی زیادہ تردہشت گردی اِسی علاقے سے متعلق تھی۔کہا جاتا ہے کہ یہیںسے کئی مراکز وجود میں آئے ۔بیرونی فنڈنگ بارش کی طرح برسی ۔دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم ہوئیں پلاننگ بھی یہیں ہونے لگی۔جب امریکہ افغانستان پر حملہ آور ہوا تواس تنظیم کے لوگوں نے فاٹا کے علاقے میںتحریک طالبان پاکستان بنانے میں اہم کردار کیا۔کہا جاتا ہے کہ اس تحریک کو ابتدائی سرمایہ اور اسلحہ وغیرہ بھی انہی لوگوں نے فراہم کیا۔اطلاع کے مطابق وزیرستان سے بھاگے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے کئی رہنما اس وقت بھی مبینہ طور پر انہی مراکز میںموجود ہیں ۔پنجابی طالبان کی کارروائیاں توخیر ایک عرصے سے جاری ہیں مگر آج تک ان کے خلاف کوئی بڑا آپریشن نہیں کیا گیاتھا۔آج بھی جنوبی پنجاب کے بعض علاقے پنجابی طالبان کے گڑھ سمجھے جاتے ہیں ۔یہیں سے درجنوں ایسے مشتبہ افرادگرفتار کئے گئے جوداعش کیلئے نوجوانوں کو بھرتی کر رہے تھے۔ کیسی عجیب بات ہے کہ یہاں ہزاروں تعلیمی مراکز کی کڑی نگرانی جا ری ہے۔ایک اندازے کے مطابق جنوبی پنجاب میں20ہزارسے زائد مذہبی تعلیمی مراکزموجود ہیں۔

یہ خبر بھی بڑی اہم ہے کہ وہ سہولت کارجنہوں نے دہشت گردی کیلئے رقم فراہم کی سب سے پہلے انہی کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔ یعنی دہشت گردی کے ساتھ جڑی ہوئی کرپشن پر وار ہونے والا ہے ۔اور اس سے بھی زیادہ اہم خبر یہ ہے کہ وہ دوسوپاکستانی افراد جن کے نام پاناما لیکس میں شامل ہیں،ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جن کا نام سہولت کاروں کی فہرست میں بھی شامل ہے یعنی پاناما لیکس کے معاملات بھی کسی وقت ضرب ِ عضب کا حصہ بن سکتے ہیں۔

163 — ہم عاشق اور معشوق امریکہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-163 | ↑ فہرست

ہم عاشق اور معشوق امریکہ

====================

ہم عاشق اور معشوق امریکہ

منصور آفاق

پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بغور دیکھا جائے تو لگتا ہے جیسے امریکہ پاکستان کا معشوق ہے اور بھارت رقیبِ روسیاہ ۔اب تو مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھی کہہ دیا ہے کہ امریکہ مطلب پرست دوست ہے ۔پوری اردو شاعری میں بیچارہ معشوق ہمیشہ مطلب پرست ہی قرار پایا ہے مگر عشاق بھی میر تقی میر جیسے رہے ہیں

میر کیا سادہ ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب

اسی عطار کے لونڈے سے دوا لیتے ہیں

میں امریکہ کو عطار کا لونڈا کہنے سے تو رہا مگر سادہ لوح پاکستانی خارجہ پالیسی کو میر تقی میرکی عاشقانہ پالیسی سے ضرور تعبیر کرتا ہوں ۔اردو شاعری میں معشوق کے ہاتھوں قتل ہونے کی بھی ایک روایت موجود ہے ۔غالب نے کہا تھا ۔کی مرے قتل کے بعد اُس نے جفا سے توبہ ۔سو اس محبت میں قتل ہونے کی بھی کئی داستانیں موجود ہیں ۔سب سے پرانی ایک سازشی کہانی تو پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم لیاقت علی خان کے قتل کےحوالے سے ہے جسے اسی معشوق کی نگاہ ِ ناز نے قتل کر دیا تھا ۔اس سازشی کہانی کے مطابق امریکی غیر تصدیق شدہ ذرائع کی جانب سے عام کی جانے والی انتہائی خفیہ معلومات سے ابھی چند دن پہلے معلوم ہوا ہے کہ لیاقت علی خان کوامریکہ نےافغان بادشاہ ظاہر شاہ کی مدد سے قتل کرایا تھا ۔یہ غیر تصدیق شدہ خبر 65 سال کے بعدمنظر عام پر آئی ہے ۔شاید امریکہ کےلئے ہی کسی شاعر نے کہا تھا ۔

دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ

تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو

یہ امریکہ سے ہمارا عشق ہی ہے کہ ہم نے اس کہانی کو بڑی بے توجہی سے ایک طرف پھینک دیا۔معشوق کی تو ہر ادا عاشق کواچھی لگتی ہے ۔اگر ایسی کوئی سازشی کہانی کسی اور ملک کے حوالے سے سامنے آتی کہ وہاں منتخب وزیراعظم کوسی آئی اے نےقتل کرایا تھا تو اُس ملک نے اس وقت تک امریکہ کے خلاف کیا کیا ہوتا ۔اس کا صحیح اندازہ ہم کرپشن کے جھولے میں سوئے ہوئے پاکستانی لگا ہی نہیں سکتے۔کوئی گیا گزرا ملک بھی ہوتا تو کم از کم اس نےاس سازشی کہانی کے سچ ثابت ہونے پر امریکہ کے خلاف اپنے وزیر اعظم کے قتل کے اقرار پرعالمی عدالتِ قانون میں مقدمہ ضرور دائر کردیا ہوتا ۔اور کچھ نہ ہوتاامریکہ کو قتل کے قصاص میں اربوں ڈالر ادا کرنے پڑتے مگر ہم اُس معشوق کو کیسے ناراض کر سکتے ہیں جس میں ہماری اشرافیہ کی جان ہے۔ جس کے ویزے کےلئے امریکی سفارت خانے کے باہر کھڑکی توڑ رش لگا ہوتا ہے پھر ایسے وقت تو اِس معشوق کو ناراض کیا ہی نہیں جا سکتا جب وہ ہمارے رقیب ِرو سیاہ یعنی بھارت سےاپنی پینگیں بڑھانے میں مصروف ہے ۔بے شک اس وقت ہم خاصے غصے میں ہیں کہ امریکہ نے ڈرون کے ذریعے بلوچستان میں ملا منصور کا قتل کیوں کیا مگر ہم نے اپنے غصے کا اظہار اتنا دھیما دھیما رکھا ہےکہ امریکہ نے ہماری بھنبھناہٹ سن کر صرف کان جھاڑدئیے ہیں یعنی دوچار لوگ ہمیں سمجھانے کےلئے پاکستان بھجوادئیے ہیں جو ہمیں حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی پر مجبور کر رہے ہیں ۔بار بار کہتے ہیں کہ طالبان کو مذاکرات کی میز لایا جائے ۔امریکہ اپنا معشوق ہے بھائی ۔سو کوئی بھی مطالبہ کر سکتا ہے ۔اسے یہ خیال ہی نہیں آ رہا کہ جن کے لیڈر کو پاکستان میں اس نے ڈرون مار کرقتل کیاہے ۔کیا وہ اتنے بے وقوف ہیں کہ اب بھی پاکستان پر اعتبار کریں گے ۔مگر امریکہ کو اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی ۔افسوس کہ امریکہ نے بات صرف یہیں تک محدود نہیں رکھی ۔ہمیں جلانے کےلئے رقیب روسیاہ (بھارت )کے ساتھ شبِ وصال بھی منائی جارہی ہے ۔ ملا فضل اللہ اینڈ کمپنی کوافغانستان میں اپنے انجام تک پہنچانےکی بجائے ان پرنوازشات کی بارش شروع کردی ہے ۔

لوگ کہتے ہیں کہ ذوالفقار علی بھٹو اور جنرل ضیا بھی اِسی معشوق ِ مغرب کے ناوک ِ نیم کش کا شکار ہوئے تھے ۔71کی جنگ میں بھی ساتواں بحری بیڑہ کہیں راستے میں رہ گیا تھا ۔ہر ناصح نے ہمیں اس معشوق سے روکا۔بزرگ چیخ چیخ کر کہتے رہے کہ یہ حسن ناقابل ِ اعتبار ہے مگر ہم نے کسی کی نہیں سنی اور اب تو اپناحال بقول ِ فیض کچھ یوں ہے’’گر فکرِ زخم کی تو خطاوار ہیں کہ ہم ۔کیوں محوِ مدحِ خوبی ء تیغ ادا نہ تھے ‘‘شعر تو اردو کا ہے پھر بھی وضاحت ضروری لگ رہی ہے ۔ فیض نے فرمایا ہے کہ ہم اس لئے قصور وار ہیں کہ ہم نے اپنے زخم کی فکر کی ہمیں تو چاہئے تھا کہ ہم معشوق کی ادا کی تلوار کے وار کی مدح میں محو رہتے ۔واقعی ان دنوں امریکہ کا رویہ ہمارا ساتھ کچھ ایسا ہی ہے اوراوپر سے ہم اپنے زخم کی فکر میں لگے ہوئے ہیں۔کبھی ملا فضل اللہ کا نام لیتے ہیں ۔کبھی ڈرون حملے پر احتجاج بھی کرتے ہیں۔یقینا ہم ہی خطاوار قرار پائیں گے بلکہ قرار پا چکے ہیں تب ہی رقیب ِ روسیاہ کی بن آئی ہے ۔وہی جو کل تک راندہ ء درگاہ تھا جس کے امریکہ میں داخل ہونے پر بھی پابندی تھی ۔وہی امریکہ میں دولہا بنا ہوا ہے ۔کانگریس میں پھیرے ہورہے ہیں ۔

نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کی نگاہِ حمایت بھی اِ س وقت رقیب ِ روسیاہ کی جانب ہے ۔پاکستان کےلئے توہرلمحہ بدلتی ہوئی محبوبہ نے صرف اتنا کہا ہے کہ گروپ کی مرضی ہے وہ پاکستان کو رکنیت دے نہ دے ۔ویسے پاکستان نے بھی امریکہ کو جلانے کےلئے چین کے ساتھ جائز اور ناجائز دونوں تعلق رکھے ہوئے ہیں ۔سو جب مغربی محبوبہ بہت زیادہ آنکھیں دکھاتی ہے تو پاکستان چین کے گلے میںبانہیں ڈال کر گھومنے لگتاہے ۔اس وقت بھی اگر امریکہ نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کےلئے بھارت کی حمایت کر رہا ہے تو چین پاکستان کی بھرپور حمایت کےلئے وہاں موجود ہے ۔

بین الاقوامی تجزیہ نگار کہتے ہیں امریکہ زیادہ دیر تک پاکستان کو ناراض نہیں رکھ سکتا کیونکہ امریکہ سمجھتا ہے کہ ابھی افغانستان میں اس کا کردار ختم نہیں ہوا اور اب تو افغانستان میں امریکی فوج کے کردار میں توسیع کردی گئی ہے ۔اب پاکستان کو ناراض کرنے کے دو مطلب ہو سکتے ہیں ایک تو یہ کہ امریکہ نے پاکستانی سے ہمیشہ کی جدائی کا فیصلہ کرلیا ہے جو مستقبل میں کسی خوفناک لڑائی کا پیش خیمہ بھی ہو سکتا ہے ۔جس کا بظاہر کوئی امکان نہیں ۔دوسرا یہ کہ معمول کے مطابق امریکہ پاکستان پر معمولی سا دبائو بڑھا کر افغانستان میں اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا چاہتا ہے ۔

جنرل راحیل شریف کی موجودگی میں اگر چہ یہ ممکن ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کےلئے امریکہ کا ساتھ دے مگر جس طرح ملا منصور کو ڈرون حملے میں مار کر امریکہ نے ضرب عضب کو نقصان پہنچایا ہے ۔اس سے یہ سوال بہت زیادہ نمایاں ہو جاتا ہے کہ آخر امریکہ اصل میں چاہتا کیاہے ۔سوچنے والے یہ ماننے کو تیار نہیں کہ امریکہ مزاجاًکسی بہت ہی بدلحاظ معشوق کی طرح ہے ۔بہر حال کہیں چاند نکلا ہے یا نہیں ہم عشاق کی خارجہ پالیسی میں خاصا مدوجزرآیا ہوا ہے۔اور اگر واقعی کسی وقت امریکی ڈرون طیارے کو پاکستانی فورسز نے مارگرایا تو اس کے بعد کیا ہوگا ؟۔یہ سوال بھی جنم لے رہا ہے کہ کیا کسی اسی طرح کے واقعہ کی پیش بندی کے طور پر افغانستان میں امریکی افواج کے کردار میں توسیع کی گئی ہے۔

164 — عید کے بعد کیا ہوگا

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-164 | ↑ فہرست

عید کے بعد کیا ہوگا

====================

عید کے بعد کیا ہوگا

منصور آفاق

گورنمنٹ کالج لاہور کی روایت اتنی عظیم رہی ہے کہ جب اسے یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا تو ایک زمانے کے ماتھے پر شکنیں ابھر آئیں کہ اس کے نام میں یونیورسٹی کا لفظ کیوں شامل کیا گیا ۔راوین کے نزدیک تو گورنمنٹ کالج کی عظمت کے سامنے دنیا کی بڑی بڑی یونیورسٹیاں سرنگوں دکھائی دیتی ہیں ۔مجھے جب ڈاکٹر اقبال شاہد اور ڈاکٹر صائمہ ارم نے کہا کہ گورنمنٹ کالج لاہور چاہتا ہے کہ وہ آپ کے شعر ی مجموعہ’’ دیوان منصور‘‘ اور’’ الہامات باہو ‘‘کی تقریب ِ پذیرائی کرے تومجھے ایک عجیب سی خوشی کا احساس ہوا ۔گورنمنٹ کالج لاہورسے میری محبت کا پہلا سبب راوی تھا ۔ایک تو وہ راوی ہے جو شاہی قلعہ کی دیواروں کے ساتھ بہتا ہے۔

جس کی چھاتیاں بادشاہی مسجد کے میناروں کےسائے چوم لیتی ہیں لیکن ایک اس سے بھی عظیم تر راوی ہے جس کی روایت گورنمنٹ کالج لاہور سے منسوب ہے۔جس نے علم و ادب کے اتنے بڑے بڑے میناروں کو جنم دیا ہے ۔جن کا سایہ نہ صرف پاکستان پر بلکہ علم و ادب کی پوری دنیا پر محیط ہے ۔علامہ اقبال ،پطرس بخاری ، فیض احمد فیض ،امتیاز علی تاج جیسی طوفان بخش لہریں اِسی راوی سے اٹھیں اور غیر ملکی ادب کی تلاطم خیزیوں کو شرما گئیں۔79کے راوی نے ایک اور موج تاریخ کے سپرد کی بڑی بڑی مونچھوں والا خوبصورت چہرہ راوی کے سینے پر سج گیا۔وہ خوبصورت چہرہ اور محبوب قلم اجملؔ نیازی کا تھا۔یہ راوی کا عہدِ جوانی تھا۔موسیٰ خیل کی سنگلاخ زمین کا سینہ چیرکر ایک چشمہ پھوٹا تھا۔جس نے راوی کی طغیانیوں کو بہت تیز کر چھوڑا تھا۔اور پھر اس غیور چشمے کو موسیٰ خیل کی لپکتی بانہوں نے اپنی آغوش میں لے لیا وہ طالب علموںکو آدابِ فرزندی سکھانے کیلئے تدریس و تعلیم کے میدان میں نکل آیا۔گارڈن کالج پنڈی سے ہوتا ہوا جب میانوالی آیاتو میں نے اسی کی وساطت سے راوی کو پہچانا ۔میں جب گورنمنٹ کالج میانوالی میں پڑھتا تھا تو یہی چہرہ ہمیں اردو پڑھایا کرتا تھا ۔ بہر کیف میں شعیب بن عزیز کی معیت میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پہنچا تو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے جس محبت سے استقبال کیا وہ دل کی گہرائیوں تک محسوس ہوا۔اپنے مرشدی عطاالحق قاسمی نے جب سے پی ٹی وی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا ہے ۔وہ زیادہ تر اسلام آباد ہی ہوتے ہیں مگر اس تقریب کیلئے خصوصی طور پر دس بجے کی فلائٹ سے لاہور پہنچے سیدھے جی سی آئے اور پھر یہ کہہ کروہی سے واپس اسلام آباد چلے گئے کہ منصور آفاق اپنے ہم عصر تخلیق کاروں میں سرِ فہرست ہے ۔ان کی اسقدر محبت پر دوستوں کو رشک کرنا چاہئے حسد نہیں۔ شعیب بن عزیز جنہوں نے پچھلے بیس پچیس سال سے کسی کتاب کی تقریب رونمائی میں اظہار خیال نہیں کیا تھا ۔ انہوں نے میرے لئے اپنی یہ روایت بھی توڑ دی اور کہا کہ’’ دیوان منصور‘‘کو نصاب میں شامل کیا جائے ۔میرے لئے اس سے زیادہ اعزاز کی بات اور کیا ہوسکتی ہے ۔ڈاکٹر سعادت سعید ،شفیق خان اور ڈاکٹر جواز جعفری کی گفتگو تو ابھی تک جی سی کے درو دیوار میں گونج رہی ہوگی ۔گجرات یونیورسٹی نے میرے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں ڈاکٹر صغرا صدف نے بھی کچھ اسی طرح کی گفتگو کی ۔ میانوالی میں بھی دو تقاریب ہوئیں ۔ جن میں مفتی عمران اور بلقیس خان کی محبت و عقیدت کو میں نے اپنے لئے سرمایہ محسوس کیا ۔اسلام آباد میں راشدہ ماہین ملک کی طرف سے میرے لئے منعقدہ تقریب بھی بہت خوبصورت تھی جس کی صدارت ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے کی تھی ۔لیہ میں عمران شانی کی طرف سے ہونے والی تقریب بھی ایک بہت یادگار تقریب تھی ۔ میں وہاں ندیم بھابھہ تنویر حسین ملک اور حسن عباسی کی معیت میں پہنچا ۔یہ سفر بھی ایک قدم قدم یادگار رہا ۔افضل عاجزاور عزیر الرحمن فیصل اس تقریب میں شمولیت کےلئے اسلام آباد سے آئے ۔

میانوالی سے افضل بلوچ ، حسن رضا ، ظہیر احمد ظہیر اورشاکر خان آئے ہوئے تھے ۔وہاں لیہ کی ڈی سی او سے ملاقات ہوئی ۔یہ لیہ ضلع کی خوش قسمتی ہے کہ اسے ایسی ڈی سی او نصیب ہوئی ۔میں جب لیہ پہنچا تو رئوف کلاسرا یاد آ گئے ۔ اپنی مٹی سے روف کی محبت لافانی ہے میرے نزدیک جب بھی مٹی سے محبت کا کہیں ذکر آئے گا تو رئوف کلاسرا کو ضروریادکیا جائے گا۔لاہور میں ہونے والی وجدان کانفرنس مجھے بہت دیر تک یادرہے گی ۔اس کانفرنس پر ’’نوجوان شاعر اور کانفرنس کے روح رواں ’’نبیل ‘‘ کو مبارک باد ۔اس کانفرنس کی آخری نشست کل پاکستان محفل مشاعرہ کی صدارت کرتے ہوئے میرے ذہن میں بار بار یہ خیال آیا کہ ابھی ایسے مشاعروں کی صدارت کرنا تمہارا حق نہیں جن میں اتنے بڑے بڑے شاعر شامل ہوں ۔ سو اس صدارت پر میں تمام احباب سے معذرت خواہ ہوں ۔وجدان کا نفرنس میں پیر سلطان فیاض الحسن قادری سروری کی تصوف کے موضوع پر گفتگو بھی اہل علم کو برسوں یاد رہے گی ۔ اس کانفرنس میں میری کتاب دیوان منصور کو وجدان ایوارڈ بھی دیا گیا جس کے ساتھ ایک خطیر رقم شامل تھی میں اس فیصلے پر جج حضرات کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

پاکستان میں جہاں زندگی کے ہر شعبے میں بڑی بڑی کرپشن کی داستانیں لکھی گئیں وہاں سرکاری ایوارڈ کی تقسیم میں بھی ایک بڑی کرپشن ہوئی ۔جب سے ایوارڈ دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے کچھ احباب اس وقت سے تحقیق کا کام شروع کر چکے ہیں کہ اس سال کس کا حق تھا اور کسے ایوارڈ ملا اس سلسلے میں عدالت عالیہ سے رجوع کیا جارہا ہے کہ وہ گزشتہ تمام ایسے ایوارڈ واپس لینے کا فیصلہ کرے جو حقداروں کو نہیں ملے ۔میری جنرل راحیل شریف سے درخواست ہے کہ جب پاکستان کو کرپشن سے پاک کیا جائےتو اس بدیانتی کے داغ بھی دھوئے جائیں۔مجھے افسوس سے کہنا ہے کہ اس کرپشن میں صرف گزشتہ تمام حکومتیں ہی ملوث نہیں موجودہ حکومت بھی ملوث ہے ۔جس کے حالات ان دنوں خاصے دگر گوں ہیں ۔

معمول کے مطابق ہر سال کی طرح پھراپوزیشن نے بجٹ مسترد کردیا۔عوام دوست بجٹ کا حکومتی شور و غوغاجھاگ کی طرح بیٹھتا چلا گیا۔وزیروں کے چہروں پر اڑتی ہوئی ہوائیاںکچھ اور گہری ہوگئیں۔بجٹ سے ایک دن پہلے وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس کر کے سوئس بنکوں میں دو سو ارب ڈالر واپس لانے کا اعلان کر دیا۔ پیپلز پارٹی کےسابق وفاقی وزیر کوبارہ یا سولہ سال کی سزا سنا دی گئی ۔بہت سی ایسی باتیں ہو چکی ہیں ۔ بہت ساپانی پلوں کے نیچے سے گزر گیا ہے جو واپس نہیں آ سکتا اور ابھی تک پاناما لیکس کا کھلا ہوا سینہ وزیر اعظم پاکستان کے دل کا آپریشن کرنے والے برطانوی ڈاکٹرز سے بھی سل نہیں سکا۔ میں اب واپس برطانیہ جا رہاہوں ۔وہیں بیٹھ کر دیکھوں گا کہ عید کے بعد کیا ہوتا ہے۔

165 — وزیر اعلیٰ پنجاب اور میانوالی

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-165 | ↑ فہرست

وزیر اعلیٰ پنجاب اور میانوالی

====================

وزیر اعلیٰ پنجاب اور میانوالی

منصور آفاق

میں اس وقت میانوالی میں ہوں اور صبح وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی میانوالی میں ہونگے ۔میرا میانوالی میں ہونا بالکل اُسی طرح جس طرح مچھلی پانی میں ہوتی ہے مگر وزیر اعلیٰ کا میانوالی میں ہونا حیرت انگیز بھی ہے اور یادگار بھی ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ نے میانوالی میں اُس جگہ آنا ہے جس کے ساتھ میری زندگی کا ایک ہولناک واقعہ وابستہ ہے ۔

نوجوانی کی بات ہے ہم پانچ دوست دریائے سندھ میں ایک کشتی پر کالابا غ سے دھن کوٹ جا رہے ہیں ۔دھن کوٹ کئی ہزارسال پہلے دریائے سندھ کے کنارے پر ایک اہم شہر ہوا کرتا تھا۔اُس کےآثار قدیمہ اب بھی موجود ہیں ۔پہاڑوں کی بلندی پر یہ شہر اُس وقت کے بادشاہ کا پایہ تخت تھا ۔صدیوں پہلے بھی اُس شہر تک پہنچنے کےلئے دریا سے گزرنا پڑا تھا اور آج بھی اُس تک پہنچنے کا واحد راستہ دریا ہی ہے ۔باقی چاروں طرف ناقابل عبور پہاڑی سلسلے ہیں ۔ہماری کشتی بلندی کی سمت چل رہی تھی ۔ تنگ دریا کے دونوں طرف بلند و بالا پہاڑی چٹانیں تھیں ۔ جن سے ٹکرا ٹکرا کر موجیں میانوالی کے تیس میل چوڑے میدان میں داخل ہونے کےلئےراستے تراشتی تھیں۔ہماری کشتی کا ملاح بہت ماہر تھا ۔دریا کے اندر چٹانیں تھیں ۔ملاح کو ہر چٹان کا علم تھا وہ ان سےکشتی بچا بچا کر آگے بڑھاتا جارہا تھا۔کافی آگے جا کر اچانک ہماری کشتی ایک چٹان سےٹکرائی ۔تند و تیز لہروں نے تیزی سے کشتی کودوسری چٹان کی طرف پھینک دیا مگرملاح نے برق رفتاری سے ایک لنگر نمارسہ ایک نوکدار چٹان میں ڈال لیا۔اورہم اس رسے کو پکڑ کر اس دیوار جیسی چٹان تک پہنچ گئے جہاں دریاکے کنارے کھڑے ہونے کی جگہ تھی ۔ہم پانچ دوست مع ملاح ایک ایسے محفوظ مقام پر پہنچ گئے جہاں ہمیں دریا کی موجوں سے کوئی خطرہ نہیں تھامگروہاں سے کسی سمت بھی جانا ممکن نہیں تھا۔کشتی لہروں کے دوش پر کہیں سے کہیں پہنچ گئی تھی۔ موبائل فون کا دور نہیں تھا کہ کسی کو اس حادثے کی خبر دی جاسکتی ۔پریشان حال وہیں بیٹھ گئے ۔اللہ کے سوا مدد کی کہیں سے کوئی توقع نہیں کی جا سکتی تھی مگر ابھی دو ہی گھنٹے گزرے تھے کہ وہاں دو کشتیاں پہنچ گئیں ہم ان پر سوار ہوکر واپس کالاباغ آگئے ۔یہ دونوں کشتیوں اسی ملاح کے بھائیوں کی تھیں ۔ انہوں نے دریا میں بہتی ہوئی خالی کشتی دیکھ لی تھی اور انہیں معلوم تھا کہ ان کابھائی کچھ لوگوں کو لے کر اسی سمت گیا ہے ۔یہ واقعہ کسی ایک ڈرائونے خواب کی طرح میرے ذہن سے چپکا ہوا ہے۔ابھی جب مجھے معلوم ہے کہ وہ چٹانیں جو اوپر کی سمت میں سفر نہیں کرنے دیتی تھیں انہیں توڑ دیا گیاہے۔اب اسٹیمر آسانی سےدریا میں الٹے رخ سفر کرتے ہوئے اٹک تک پہنچ سکتا ہے اوراسی اسٹیمر کے سفر کا افتتاح کرنے کےلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میانوالی آرہے ہیں تو مجھے ایک اجنبی سی خوشی کا احساس ہوا۔

میانوالی کا ہونے کےسبب میرے ذہن میں اور بہت سی باتیں آئیں ۔وزیر اعلیٰ سے کچھ گزارشات کرنے کو جی چاہا۔میں آدھی دنیا دیکھ چکا ہوں اور پوری دیانت داری سے یہی سمجھتا ہوں کہ میانوالی سے زیادہ خوبصورت جگہ پوری دنیا میں نہیں ہے ۔اگر وزیر اعلیٰ میانوالی کی طرف تھوڑا سا دھیان دےدیںتو ٹورازم کے حوالے سے میانوالی پنجاب کامری کے بعد سب اہم شہر قرار پا جائے گا ۔کالم میں ساری تفصیل تو نہیں لکھی جا سکتی صرف چند باتیں عرض کرتا ہوں ۔گرمیوں کے موسم میں جب میانوالی میں درجہ حرارت پینتالیس سے پچاس ڈگری تک پہنچ جاتا ہے اُس وقت میانوالی میں ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں رات کولحاف اوڑھ کر سونا پڑتاہے ۔یہ جگہ میانوالی کے شہر تبی سر سے چند کلو میٹر کے فاصلے پرہے اس جگہ کو قنبرسر کہتے ہیں ۔اگر پنجاب حکومت اس مقام پر تھوڑی سی توجہ دے تو اہل میانوالی مری جانا بھول جائیں گے ۔یہ وضا حت بھی ضروری ہے کہ یہ علاقہ عمران خان کے حلقہ انتخاب میں آتا ہےجس سے اہل میانوالی بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

میانوالی میں دنیا کی خوبصورت ترین جھیل بھی موجود ہے۔اسےنمل جھیل کہتے ہیں ۔ بہت کم لوگوں نے اس جھیل کو دیکھا ہوا ہے ۔ یہ جھیل وہیں ہے جہاں عمران خان نے نمل یونیورسٹی بنائی ہے ۔ مگریونیورسٹی کے کنارے جو پانی دکھائی دیتا ہے وہ نمل جھیل نہیں ہے نمل جھیل کے پانی کا فلو ہے جو جھیل میں پانی بڑھ جانے پرکوئی نہ کوئی راستہ تلاش کرکے باہر نکل آتا ہے ۔ اصل جھیل اس یونیورسٹی سے تقریباً چار میل آگے پہاڑوں کے اندر ہے ۔یہ سیدھی قدرتی طور پر تراشی ہوئی چٹانوں کا ایک پیالہ ہے ۔جسے دیکھ کر ہالی وڈ کی فلمیں یاد آ جاتی ہیں ۔چٹانوں کا رنگ بالکل سفید ہے جیسے کسی نے چونا پھیر دیا ہو ۔اس سفیدی کا راز اور بھی دلچسپ ہے۔دراصل اس جھیل پر اتنی بڑی تعداد میں صدیوں سے بگلے آ باد ہیں کہ ان کی بیٹوں سے چٹانوں کا رنگ سفید ہوگیا ہے۔چند سال پہلے تک تو وہاں جانے کےلئے کوئی سڑک موجود نہیں تھی اب سنا ہے بنا دی گئی ہے ۔یہ علاقہ بھی عمران خان کے حلقہ انتخاب میں شامل ہے ۔

چشمہ کا ذکر نہ کرنا بھی نا انصافی ہوگی ۔چشمہ جھیل ، چشمہ بیراج ، چشمہ جہلم لنک کینال اورچشمہ اٹامک انرجی کے نام تو تقریباً سب لوگ جانتے ہیں ۔ چشمہ جھیل چودہ میل چوڑی جھیل ہے ۔ بہت ہی خوبصورت ہے ۔مگرمیرا موضوع وہ نہیں ۔میں تو اُس چشمہ کا ذکر کرنا چاہتا ہوں جس کی وجہ سے اس علاقے کا نام چشمہ ہے ۔یہ چشمہ میانوالی میں کوہ سرخ کی ایک بلند پہاڑی کی چوٹی پرواقع ہے ۔جہاں وہ ہزاروں سال پرانے ایک برگد کے درخت کے نیچے ابل رہا ہے۔ ڈھلوان پر بہتے ہوئے پانی کے دونوں اطراف بہت قدیم کھجوروں کے درخت قطار میں لگے ہوئے ہیں ۔ پتھروں پر روئیدگی اگی ہوئی ہے ۔سینکڑوں سال پرانے کھجوروں کے درختوں کے تنے ہر طرف بکھرے پڑے ہیں ۔یہ ایک ایسا منظر ہے جس سےآنکھ ہٹائی نہیں جاسکتی ۔میری خواہش ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میانوالی کے یہ تمام مناظر اپنی آنکھوں میں سمیٹ لیں ممکن ہے ان کے دیکھنے سے ان مناظر کی زندگیاں بدل جائیں ۔اگر خود نہیں دیکھ سکتے تو کم ازکم میانوالی کے قائم مقام ڈی سی اوغلام مصطفیٰ شیخ اورڈی پی او صادق علی ڈوگر کو خصوصی احکامات جاری کریں۔ مجھے یقین ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس سلسلے میں اِن افسران پر تھوڑی سی نظرِ کرم فرما دی تو یہ ایک نیا میانوالی بنانے میں ضرور کامیاب ہوجائینگے ۔ایک آخری بات کہ ڈھک والی پہاڑی سڑک کئی سال سے زیر تعمیر ہے۔جس کی وجہ سے میانوالی کے لوگوں کو بہت تکلیف ہے ۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ سڑک صرف اس لئے مکمل نہیں کی جارہی کہ اِس سڑک کے کنارے عمران خان کی بنائی ہوئی نمل یونیورسٹی ہے۔مجھے یقین ہے کہ لوگوں کا یہ خیال غلط ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب اتنے کم ظرف ہرگز نہیں۔ بہر حال ان سے درخواست ہے کہ تھوڑی سی توجہ اس طرف بھی دے دیں۔

166 — ملک ہم سے زیادہ اہم ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-166 | ↑ فہرست

ملک ہم سے زیادہ اہم ہے

====================

ملک ہم سے زیادہ اہم ہے

منصورآفاق

سب سے پہلے تو دعائے خیرہر اُس شخص کےلئے جس کے دل کا آپریشن ہونا ہے ۔پھر دعائے خصوصی وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کیلئے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت ِ کاملہ عطا فرمائے ۔دل کا معاملہ بہت نازک ہوتا ہے۔دل کے آپریشن کئی طرح کے ہوتے ہیں مگر جس آپریشن میں سینہ کھول دیتے ہیں ۔وہ خاصا تشویشناک سمجھا جاتا ہے ۔مجھے تو اس کے تصور سے بھی ہول آتا ہے۔ ہمارے وزیر اعظم بے شک بہت بہادر ہیں کہ انہوں نے ایسے وقت میں قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک آئندہ مالی سال کے بجٹ ،مالیاتی بل 2016-2017ء کی منظوری دی۔جب انہیں معلوم تھا کہ صبح ڈاکٹرز نے ایک آری نما آلے کے ساتھ پسلیوں کو درمیان سے کاٹنا ہے ۔پھرانہیں زور سے کھینچ کر ایک دوسرے سے اتنا دور کردینا ہے کہ سینے میں پڑے ہوئے دل پر ہاتھ ڈالا جا سکے ۔میں نے دل کے آپریشن کی ایک ویڈیو دیکھی ہے ۔ دل کا آپریشن بہت حیرت انگیز ہوتا ہے ۔ ڈاکٹردل کوسینے سے باہر نکال لاتے ہیں اور پھر اس میں رفو گری کا کام شروع کرتے ہیں مصحفی نے کہا تھا۔

مصحفی ہم تو سمجھتے تھے کہ ہوگا کوئی زخم تیرے سینے میں بہت کام رفو کا نکلا،بے شک دل کے آپریشن میں رفوکا کام بہت ہوتا ہے ۔ دل کی باریک باریک ناڑوں کو کہیں سے کاٹنا پڑتا ہے اور کہیں جوڑنا پڑتا ہے۔ الحمدللہ میڈیکل سائنس نے اس میدان میں بہت ترقی کرلی ہے ۔سو زیادہ تر آپریشن کامیاب ہی ہوتے ہیں ۔مجھے یقین ہے کہ کالم کی اشاعت تک کامیابی کے ساتھ وزیر اعظم نواز شریف کا آپریشن مکمل ہو چکا ہوگا مگر اصل مسائل آپریشن کے بعد سامنے آتے ہیں ۔دراصل آپریشن کے بعد مریض عام آدمیوں کی طرح زندگی گزار ہی نہیں سکتا۔ اسے باقی زندگی بہت احتیاط سے بسر کرنا پڑتی ہے ۔ تین ماہ تک ہوائی سفر کی ڈاکٹر اجازت نہیں دیتے ۔پہلے چار ہفتے تو مریض کوانتہائی نگہداشت میں رکھا جاتا ہے ۔یعنی تین ماہ تک پاکستانی وزیراعظم کا پاکستا ن آنے کا کوئی امکان نہیں ۔

مریض کو ہر طرح کے ذہنی دبائو سے دور رکھا جاتا ہے ۔ایسی کوئی بات مریض کو نہیں بتائی جا سکتی جس سے دل کی دھڑکنیں بے ترتیب ہوجائیں ۔کم ازکم چھ ماہ مریض نے ٹینشن فری زون میں گزارنے ہوتے ہیں ۔ اس کے بعد بھی مریض کو کہا جاتا ہے کہ وہ کچھ ایسا نہ کرے جس سے دماغ پر زیادہ دبائو پڑے ۔آپریشن کے بعد مریض کو سیڑھیاں چڑھنے سے بھی منع کر دیا جاتا ہے ۔ کسی طرح کا چھوٹا موٹا وزن اٹھانے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی ۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انکی دل کی سرجری کس طرح کی ہونی ہے کیا صرف ناڑیں ادھر سے ادھر جوڑنی ہیں یعنی بند ناڑوں کو بائی پاس کرنا ہے یا پھر دل میں کوئی پیس میکر وغیرہ رکھنا ہے ۔دل کے والوز اگر بند ہیں تو کتنے بند ہیں وغیرہ وغیرہ ۔ابھی تک بین الاقوامی میڈیا کویہ بھی معلوم نہیں کہ یہ آپریشن کس اسپتال میں ہونا ہے ۔صرف اتنی خبر ہے کہ لندن کا کوئی نجی اسپتال ہے ۔

ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کو عمران خان نے انتہائی تشویشناک قرار دیا ۔عمران خان نے اس کی وجہ یہ بتائی کہ ویڈیو لنک کے سبب اس اجلاس کی تمام کارروائی کہیں اور بھی دیکھی اور سنی جا سکتی تھی۔میرے نزدیک اس سے بھی زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ وہ مریض جس کی صبح ہارٹ کی اوپن سرجری ہو نی ہوشام کو اُس سے ایسے اجلاس کی صدارت کرانا نہ صرف مریض کیلئے خطرناک ہے بلکہ حکومتی معاملات پر بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔تقریبا ً ساٹھ فیصد دل کے مریض ایسے ہوتے ہیں کہ جب ان کی اوپن سرجری کی جانے لگتی ہے تو وہ ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں جس کا باقاعدہ علاج کیا جاتا ہے ۔کیونکہ اس آپریشن میں نفسیاتی دبائو انسانی ذہن پر بہت زیادہ مرتب ہوتا ہے ۔خاص طور پر جب مریض وصیتیں اور نصیحتیں کرتا ہے تو اس کی ذہنی کیفیت موت سے ہم آہنگ ہونے لگتی ہے ۔سو ایسے مریض پرکاروبارِ مملکت کا بوجھ ڈالنا بہت خطرناک ہوتا ہے۔ مریض کیلئے بھی اور مملکت کےلئے بھی ۔دنیا کی تاریخ میں کوئی ایسی مثال موجود نہیں کہ کسی جمہوری مملکت کے وزیر اعظم یا صدر کےہارٹ کی اوپن سرجری ہواوراس نے اقتدار بھی اپنے پاس رکھا ہوا ہو۔پاکستانی آئین بھی اس معاملے میں ترمیم کا طلبگار ہے ۔یہ شق اٹھارویں ترمیم میں نکال دی گئی تھی کہ وزیر اعظم اگر موجود نہیں تو کوئی سینئر منسٹر ان کے اختیارات استعمال کر سکتاہے۔نواز شریف وزیر اعظم کیساتھ ساتھ وزیر خارجہ بھی ہیں ۔یعنی اگلےتین مہینے پاکستان کے وزیر اعظم کیساتھ وزیر خارجہ بھی بستر ِ علالت پر آرام کرے گا۔

وزیر اعظم پاکستان کابرطانیہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں بستر پر لیٹ کر ملک کے معاملات کو آگے بڑھا ناخاصا مشکل کام ہے بلکہ اگر میں کہوں کہ ممکن نہیں ہے تو یہ قطعاً غلط نہیں ہو گا ۔وزیر اعظم کوایک مریض کی حیثیت سے ڈاکٹرزہی ایسا نہیں کرنے دیں گے ۔ یقیناََ وزیر اعظم کی جگہ کوئی اور منسٹر وزیر اعظم کے اختیارات استعمال کرے ۔جس کےلئے کوئی نہ کوئی آئینی راستہ نکال لیا جائے گا۔ امکان یہی ہے کہ وہ شخصیت اسحاق ڈار کی ہوگی مگر سوال پیدا ہوتا ہے کہ اسحاق ڈارکو چندماہ کےلئے وزیر اعظم کیوں نہیں بنادیا جاتا۔یہ بات میری سمجھ سے بالاتر ہے میرے ذرائع کہتے ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف اسحاق ڈار سے زیادہ کسی پر بھی اعتبار نہیں کرتے ۔ مگر لوگ کہتے ہیں وزیر اعظم ا نہیں بھی نہیں بنایا جا سکتا۔پانامہ لیکس کا بوجھ بھی وزیر اعظم کے ذہن پر ہے اور دل کے معاملات کی اس درجہ خرابی کا سبب بھی شاید یہی ہے ۔ نواز شریف پاناما لیکس کے دکھ کو دل پر لے بیٹھے ہیں ۔کیونکہ اس میں خدشات بہت ہیں ۔ صرف حکومت جانے کی بات نہیں ۔ اربوں ڈالر بھی جاسکتے ہیں۔ پھر زندگی بھی بڑی قیمتی شے ہے ۔ سو اِس دل کی جراحی میں پانا مہ لیکس کا بہت ہاتھ ہے ۔میرا خیال ہے اب کوئی فیصلہ کرنا پڑے گا وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور چوہدری نثار علی کی آرمی چیف سے ملاقات میں یقیناََ ڈرون حملے کے ساتھ وزیر اعظم نواز شریف کی صحت بھی زیر بحث آئی ہوگی ۔ ممکن ہے فیصلہ اسٹیبلشمنٹ کو کرنا پڑ جائے ۔کیونکہ ہمارا ملک ہم سے زیادہ اہم ہے۔

167 — چلے بھی جائو کہ گلشن کا کاروبار چلے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-167 | ↑ فہرست

چلے بھی جائو کہ گلشن کا کاروبار چلے

====================

چلے بھی جائو کہ گلشن کا کاروبار چلے

منصورآفاق

مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب میانوالی کے شہرکوٹ چاند میں افغان مہاجرین کاکیمپ بنایا گیا تھاتو اس نے میانوالی کی معیشت پر بڑے مثبت اثرات مرتب کئے تھے ۔یہ کیمپ ڈیڑھ لاکھ افغانیوں پر مشتمل تھا ۔اس کیمپ کیلئے اقوام متحد ہ سے جو امداد آتی تھی وہ کیمپ سے نکل کر پورے ضلع میں پھیل جاتی تھی ۔خود افغان مہاجرین بھی اپنے ساتھ جو سرمایہ لائے تھے ۔وہ بھی گردش کرنے لگا تھا۔اس پر جماعت سلامی کے دوست نے افغان مہاجر کیمپ کو میانوالی کی ترقی کا ایک قدم قرار دیا تو سید نصیر شاہ جنہیں ڈاکٹر اجمل نیازی میانوالی کی گمشدہ دانش کہا کرتے تھے انہوں نے کہا ’’یہ ترقی نہیں تباہی کا ایک گڑھا ہے جو ہم نے اپنے مستقبل کیلئے خود کھود دیا ہے ‘‘اُس وقت یہ بات میری سمجھ میں نہیں آئی تھی مگر اب جب میں دائودخیل اور کمرمشانی کے گردو نواح کی زمینوں کے افغان مالکان کو دیکھتا ہوں تو پریشان ہو جاتا ہوں ۔انہوںنے کیسے پاکستانی شناختی کارڈ بنوائے ۔کیسے زمینیں خریدیں ۔یہ لوگ پاکستان کے کس شہر میں پاکستانی بن کر آباد نہیں ؟۔ہر جگہ موجود ہیں اورہر جگہ ایک کمیونٹی کی صورت میں رہتے ہیں ۔لاہور جیسے شہر میں یہ ہزاروں کی تعداد میں آباد ہیں لاہور میں ان کے کئی سہراب گوٹھ موجود ہیں ۔ شاہدرہ کے قریب ان کی بستیوں میں وہ تمام چیزیں میسرہیں جو کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے سے ملتی ہیں ۔ان لوگوں کے پاس سب سے زیادہ پاکستانی شناختی کارڈ ضلع اٹک کے ہیں ۔اٹک ضلع کے نادرا کے دفتر سے ہزاروں افغانیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ بناکر دئیے گئے۔یہی اٹک ضلع کے افغانی باشندے پورے ملک میں پھیل چکے ہیں ۔

کیاحیرت انگیز بات ہے کہ یہ افغانی سب سے پہلے اٹک جاتے تھے وہاں سے پاکستانی کارڈ حاصل کرتے تھے اور پھر اللہ کی زمین پر پھیل جاتےتھے۔راولپنڈی میں بھی بہت سے یہی جعلی پاکستانی ضلع اٹک کا شناختی کارڈ رکھتے ہیں ۔افغانیوں نے پاکستان میں ہر شعبہ زندگی میں اپنا حصہ ڈالا۔کاروباری مزاج توخیر انہیں صدیوں سے حاصل ہے مگر سیاست میں بھی پاکستان میں آ کر افغانیوں نے دلچسپی لی جس کی افغانستان کی تاریخ میںکوئی مثال موجود نہیں ۔کیسے تعجب کی بات یہ ہے کہ راولپنڈی میں نون لیگ کا ایک کو نسلر بھی ا فغانی ہے ۔ اس کا شناختی کارڈ بھی اٹک سے بنا ہے اور وہ راولپنڈی میں بزنس کرتا ہے۔ اٹک کے بعد جہاں سے زیادہ پاکستانی شناختی کارڈ افغانیوں کو بنا کر دئیے گئے وہ صوبہ بلوچستان ہے۔ابھی ابھی جو طالبان سربراہ ملا منصور ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہوا ہے اس کا شناختی کارڈ بھی ولی محمد کے نام سے بلوچستان کے ایک شہر سے بنا ہوا تھا۔جس کی تصدیق کرنیوالے ایک رسالدار میجرکو گرفتار کیا جا چکا ہے۔نادرا کا ایک اہلکار بھی اس جرم میں پکڑا جا چکا ہے مگر انہیں کون پکڑے گا جن کے بارے میں یہ سن کر تومیں پتھرا گیا ہوں کہ ملا منصور کی لاش ر اکھ ہوگئی ہے مگر شناختی کارڈ کو ہلکی سی آنچ بھی نہیں آئی ۔ممکن ہے نادرا والوں نے فائر پروف شناختی کارڈ بھی بنانے شروع کر رکھے ہوں۔ وزیر داخلہ کوئی بھی حکم کسی وقت بھی جاری کر سکتے ہیں ۔ یقیناًملا منصورکو ویسا ہی کوئی شناختی کارڈ بنا کر دیا گیا تھا تب ہی آگ کے دریاسے تیر کر نکل آیا کچھ لوگ کہہ رہے ہیں وہ شناختی کارڈ بہت برگزیدہ تھا ۔ اس تبرک کی باقاعدہ نمائش کااہتمام کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ثواب دارین حاصل کر سکیں ۔ اس شناختی کارڈ والے شخص کے کراچی میں دو فلیٹ بھی ہیں ۔اطلاع کے مطابق ہر ماہ وہ ان کا کرایہ لینے خود آیا کرتا تھا ۔کہتے ہیں ملا عمر کے پاس بھی پاکستانی شناختی کارڈ موجود تھا ۔یہ اس لئے زیادہ اچنبھے کی بات نہیں ہے کہ ملا عمر کا بچپن اور ان کی جوانی پاکستان میں ہی گزری تھی یہی سے ہی اُنہوں نے تعلیم حاصل کی تھی ۔یہیں ان کا گھر بار تھا۔اکثر لوگ ان کے افغانی شناختی کارڈ پرشک کا اظہار کرتے تھے ۔ ممکن ہے اسامہ بن لادن کے پاس بھی پاکستانی پاسپورٹ موجود ہو ۔وہ بھی تو ایک طویل عرصے تک پاکستان میں رہے ۔

انہوں نے بے نظیر بھٹو کی حکومت گرانے کےلئے پاکستانی سیاست دانوں کی بھرپور مدد بھی کی تھی۔ سرمایہ بھی فراہم کیا تھا ۔جعلی شناختی کارڈز بنانے کا کام ابھی رکا نہیں جاری و ساری ہے ۔ کچھ دوستوں کی اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں ڈی جی نادرا بلوچستان نے چیئرمین نادرا کو ایک خط لکھا ۔ جس میں کہا کہ حکومتی اتحادمیں شامل بعض لوگ اور پارٹی کے کچھ وزرا مجھ پر دبائو ڈال رہے ہیں کہ افغانیوں کو شناختی کارڈ بنا کر دئیے جائیں۔یقیناً وہ اس سے پہلے ہزاروں افغانیوں کو شناختی کارڈ بنا کر دے چکے ہونگے ۔

168 — ساڑھے لندن بجے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-168 | ↑ فہرست

ساڑھے لندن بجے

====================

ساڑھے لندن بجے

منصورآفاق

1947سے پہلے پاکستان کا دارالحکومت ’’لندن ‘‘ تھا۔وہیں سے جب ٹیلی گرا ف آتا تھا تو یہاں موسم تبدیل ہوجاتا تھا پاکستان بننے کے بعد یہ مقام و مرتبہ لندن کی بجائے واشنگٹن کو حاصل ہوا ۔مگر لندن کی عظمت ورفعت اپنی جگہ پر مسلمہ رہی ۔ 1947 سے پہلے یہاں ملکہ برطانیہ کےلئے مساجد تک میں دعائیں مانگی جاتی تھیں ۔ملکہ کے شہزادوں کی سالگرہ کی تقریبات ہوا کرتی تھیں ۔ ملکہ کی لائبریری میں آج بھی سینکڑوں کی تعداد میں اردو قصائد موجود ہیں جو یہاں کے بڑے بڑے شاعروں نے ان کی شان میں لکھے تھے ۔یعنی لندن کیساتھ پاکستانیوں کی محبت بہت پرانی ہے ۔آج بھی پاکستانی بے شمار معاملات میں لندن کی طرف دیکھتے ہیں۔تقریباً تمام امیر و کبیر پاکستانیوں کی وہاں رہائش گاہیں موجود ہیں ۔بڑے بڑے پاکستانی سرمایہ کاروں نے وہاں سر مایہ کاری کر رکھی ہے ۔ایک اندازے کے مطابق صرف برطانیہ میں پاکستانیوں کی دولت ایک ہزار ارب پائونڈ سے زیادہ ہے ۔کوئی اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں اس کے آٹھ دس چکر لندن کے ہرسال یونہی لگ جاتے ہیں ۔

ویسے تو میں بھی لندن میں رہتا ہوں مگر میں سرمایہ دار نہیں شاعر ہوں ۔سو ندیم بھابھہ کا ایک مصرعہ یادآ رہا ہے ’’واقعہ ایک ہے کردار بدل جاتے ہیں‘‘ ۔یعنی ایک واقعہ کی طرح ہے جہاں پاکستانی سیاست کے کرداربدلتے رہتے ہیں۔ہر ایک ہی تمثیل نئے کرداروں کیساتھ وارد ہوجاتی ہے ۔لندن میں ہمیشہ پاکستانی سیاست کا ایک تھیٹر لگا رہتا تھا۔

عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری نے مل کر جب دھرنا دیا تھا تو کسی لندن پلان کو بڑی شہرت ملی تھی ۔کہا گیا تھا اس کاا سکرپٹ لندن میں بیٹھ کر عمران خان ، ڈاکٹر طاہر القادری اور چوہدری پرویز الٰہی نے تحریر کیا ہے حتیٰ کہ یہاں تک کہا گیا کہ یہ سب کچھ اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر ہورہا ہے ایسی افواہیں بھی پھیلائی گئیں کہ حساس ادارے کے سابق چیف نے کینیڈا میں جا کر ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی ہے ۔لیکن وقت نے ثابت کیا کہ وہ سب باتیں کہانیاں قصے تھے داستانیں تھیں ۔پاکستانی سیاست میں آج کل پھر ایک لندن پلان کی بڑی شہرت ہے ۔سنا ہے دوسری بارلندن اپنے میڈیکل چیک اپ کے لئے جانے والی ایک بڑی شخصیت کا اصل مقصد دراصل یہی ہے ۔وہاں سابق صدر آصف زرداری بھی موجود ہیں اور الطاف حسین بھی۔ اطلاع ہے کہ تینوں صاحبان ایک اسپتال سے اپنا علاج کرا رہے ہیں یعنی زبان میر تقی میر ایک ہی عطار کے لونڈے سے دوالے رہے ہیں۔اس لندن پلان کے بارے میں افواہ ہے کہ یہ پہلا پاکستانی سیاست دانوں کا پلان ہے جو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بنایا جارہا ہے۔ممکن ہے وقت پر یہ پلان دھرنے والے لندن پلان کی طرح کا ثابت ہو مگر ابھی اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔

ایک بات طے ہے کہ اس پلان میں شریک تینوں رہنمائوں کے چہرے اترے ہوئے ہیں ۔خاص طور پر حکومتی افراد کے چہروں پر ان دنوں ایک رنگ آتا ہے اور ایک رنگ جاتا ہے ۔رویئے بدلے ہوئے ہیں۔ماتھوں پر لگی ہوئی آنکھیں واپس اپنی جگہ پر دکھائی دے رہی ہیں ۔بظاہر خاموشی ہے مگر اندر طوفان دھڑک رہا ہے ۔کچھ تبدیلیاں ان دکھائی دے رہی ہیں کہ اندر کا خوف آ نکھوں سے نکل کر رخساروں پر پھیل گیا ہے۔خوف بھی عجیب شے ہے ۔جب یہ اپنی آخری حد تک پہنچتا ہے تو خوفزدگی کچھ کر لیتی ہے ۔بلکہ اکثر اوقات خوف زدہ آدمی انتہائے خوف پہ پہنچ کر بے پناہ بہادر ہوجاتا ہے ۔اس میں استقامت آ جاتی ہے ۔اور وہ چیخ کر کہتا ہے ۔ ستمگر تجھ سے امید کرم ہوگی جنہیں ہوگی ۔ ہمیں تو دیکھنا یہ ہے کہ تُو ظالم کہاں تک ہے ۔تجھے ہے ناز طاقت پر تو غرہ پرصبر ہم کو ۔ لگا لے زور تو سارا ،تری طاقت جہاں تک ہے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ جب کوئی دوسرا راستہ دکھائی نہیں دیتا تو بھیڑ بھیڑیئے سے بھی لڑجاتی ہے ۔ جان بچانےکےلئے آخر ی دائو استعمال کرتے ہوئے کئی بار مرغی نے بلی کی آنکھیں نکال دی ہیں ۔ممولوں سے شہبازوں کا شکار بھی ممکن ہے ۔

یہ لندن پلان بھی اسی خود کا شاخسانہ ہے ۔ میرا ایک دوست جو وزیر اعلیٰ کا مشیرتھا گزشتہ روز اس نے استعفیٰ دے دیا ۔میں نے اس سے کہا کہ’’ یار دوماہ صبر کر لیتے ‘‘ابھی میں نے اپنا جملہ مکمل نہیں کیا تھاکہ وہاں موجود ایک سرکاری اعلیٰ عہدیدار نے کہا ’’یہ دوماہ دو سالوں سے سن رہے ہیں ہم جانے والے نہیں ۔ تم سب خواب دیکھتے رہو۔حکومت کہیں نہیں جائے گی ‘‘میں اس کی بات سُن کر حیران و پریشان ہو گیا کیونکہ اپنے دوست کو اس لئے دو ماہ صبر کرنے کا مشورہ دیا تھا کہ اس کے بعد جو کام شروع کرنا ہے وہ دو ماہ کے بعد شروع ہوگا۔سو دوماہ یونہی بےکار رہنے کا کیا فائدہ ۔ مگر اُس اعلیٰ سرکاری عہدیدار کاجملہ سن کرمجھے محسوس ہوا کہ خوف کا کیا عالم ہے ۔ یقینا اہل اقتدار کواگلے دو ماہ اپنے اقتدار کےلئے بہت بھاری لگ رہے ہیں ۔یعنی حکومتی وزیروں اور مشیروں کو یہ خطرہ ہے کہ ان دوماہ میں ان کی حکومت ختم بھی ہو سکتی ہے۔بظاہر اس بات کاکوئی امکان نہیں مگر کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔ چیف جسٹس آف پاکستان گڈگورننس کی خواہش رکھتے ہیں مگر ضروری تو نہیں کہ ہر خواہش پوری ہو جائے ۔

لندن پلان کے تینوں کرداروں کا خیال ہے کہ انہیں سیاست سے بارہ پتھر کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ان تینوں صاحبان پر ویسے تو کئی الزامات لگائے گئے ہیں مگر جس الزام کے سبب وہ بہت پریشان ہیں وہ منی لانڈرنگ کا ہے ۔اس وقت منی لانڈرنگ صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں جرم قرار دی جاچکی ہے۔میرے نزدیک لندن پلان’’ سرمایہ بچائوپلان ‘‘ہے جس کی کامیابی کے امکانات بحث طلب ہیں۔لیکن سب سے خوفناک بات یہ ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم دوسری مرتبہ برطانیہ میں موجود ہیں مگر ان سے کسی اہم برطانوی حکومتی شخصیت نے ملاقات کا شرف حاصل نہیں کیا۔مجھے ڈر ہے کہ کہیں ساڑھے لندن بجے کے بجے ہی نہ رہ جائیں اور اسلام آباد کا گھڑیال ٹن ٹن کرنے لگے۔

169 — ہیجان انگیزدن

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-169 | ↑ فہرست

ہیجان انگیزدن

====================

ہیجان انگیزدن

منصورآفاق

’’ہیجان انگیز ابلاغی یلغار‘‘ کے نام سے ڈاکٹر صغری صدف کی ایک خصوصی تحریر شائع ہوئی ۔اس سےپاکستان میں میڈیا کے کردار پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوا ہے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈاکٹر صاحبہ نے وہ تحریر بڑی درد مندی سے لکھی ہے ۔مگر انہیں اس بات کا احساس نہیں ہو سکا کہ یہ وہ نقطہ نظر ہے جو ہردور میں اہل ِ اقتدارکو پسند رہا ہے ۔سو اس تنا ظرمیں ،میں اُس کالم کے ایک ایک لفظ سے اختلاف رکھتا ہوں ۔ میرے نزدیک اگر کوئی معاملہ ہیجان انگیز ہے تو اس کا ویسا ہی ابلاغ ہو نا چاہئے جیسا وہ ہے۔مصلحت کے نام پرحقائق کو مسخ کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی ۔

کہیں کسی نے کسی کو قتل کردیا ہے اور اخبار میں اس وقوعہ کی خبر پڑھ کر محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے کسی بتِ ناوک فگن ،کسی حسن ِ قاتل ادانے کسی دل والے کی جان لے لی ہے تو یہ قتل کی ہولناکی کا قتل ہے۔یہ دروغ ِ مصلحت آ میز نہیں ۔فریب ِ سبک سر ہے ۔اِس دو نمبر کے مثبت عمل سے حکمران تو خوش ہو سکتے ہیں مگر مقتول کی روح برزخ میں بھی تڑپ تڑپ اٹھے گی ۔میڈیا کو وہی کہنا ہے جو اس کی آنکھوں نے دیکھا ہے ۔اُس کے کانوں نے سنا ہے۔

اب اگر چیف جسٹس نےکہا ہےکہ تمام اداروں کا دیوالیہ ہو چکا ہے ۔گڈگورننس نام کی کوئی شے ملک میں موجود نہیں تو میڈیا اسے کس طرح پیش کرتا ۔کیا جھوٹ بولتا یا گول مول کرتا کہ چیف نے اداروں کی گڈ گورننس کی بات کی ہے ۔اگر ایک معزز جج نے کہہ دیاہے کہ قائم علی شاہ کے ہوتے ہوئے عوامی بھلائی کا کوئی کام کیسے ہوسکتا ہے ۔اب اگر میڈیا اسے اس طرح توڑ موڑ کر پیش کرتا کہ عوامی بھلائی قائم علی شاہ کے ساتھ جڑی ہوئی ہے توسچ شرم سے منہ نہ چھپا لیتا۔ تھر میں غذائی قلت کے سبب جب معصوم بچےمرنے لگے تھے تواس وقت قوم کو اس المیے کی طرف میڈیا متوجہ نہ کرتا تو میں اُس چلو بھر پانی میں ڈوب مرنے کا مشورہ دیتا ۔اگر پاناما لیکس پر پاکستانی میڈیا کے لائوڈا سپیکر نہیں جاگتے تو کیا پاکستانی میڈیا نہ صرف دنیا بھر میںذلیل و رسوا ہوتابلکہ پاکستانی قوم کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہ رہتا۔اب اگر یہ بات کہ نواز شریف کے پاس اپنی جگہ کسی اور کو وزیر اعظم بنانے کا جو آپشن موجود ہے ،چند دن کے بعد وہ ختم ہوجائے اگر میڈیا عوام کو نہ بتائے تو پھر وہ میڈیا نہ ہوا وزیر اطلاعات کا دفتر ہوگیا۔دراصل میڈیا کسی سیاسی نظریئے کا نام نہیں۔ میڈیاکوئی سیاسی جماعت نہیں ۔میڈیا صرف سچ کے اظہار کا نام ہے ۔تمام تعصبات سے مبرا اظہار تحریک ہے۔آسکر وائلڈ نے جب کہا تھاکہ’ نظریاتی اور سیاسی وابستگی ایک فنکار کیلئے نا قابل معافی جرم ہے ‘‘تو مجرموں کا ایک جم غفیر اسے حرف حرف مصلوب کرنے کیلئے گلیوں میں نکل آیا تھا وہ اعتماد کے کسی سفاک لمحے سے بار بار مجروح ہوا ۔مگراس نے قلم کومعاشرتی مسائل کے حل کی کی قربان گاہ کی نذر نہیں ہونے دیا ۔یہ کل کی بات ہے اور آج اس کا حرف حرف ستارہ ہے اور آج کا قاری اسی اختر شماری کو حاصل ِ علم و قلم سمجھتا ہے ۔ادیب ،کالم نگار یا صحافی مغرب کا ہو یا مشرق کا ۔وہ ہزار بار مصلوب ہو کر بھی اپنے لفظ اور اپنی آوازکی ضو میں بار بار جنم لیتا رہتا ہے اسی کو سچ کہتے ہیں ۔یہی روشنی ہے ۔

جہاں تک صحافت سے معاشی اور سماجی الجھنوں کے سلجھانےکا تعلق ہے تو وہ اُسی طرح ہے جیسے منو بھائی کے کسی ڈرامے سے قومی اسمبلی کی کارروائیوں کے نتائج اخذ کئے جائیں ۔سچاتحقیقی اورتخلیقی عمل ہر طرح نظریات سے بلند تر ہوتا ہے ۔کالم نگار صرف سچ لکھتاہے ۔ صحافی جو کچھ دیکھتا ہے اسی کی تفہیم کرتاہے ۔ میڈیا کا کام صرف اور صرف لوگوں کو سچ کی کمک دینا ہے ۔حقائق سے روشناس کرانا ہے ۔زندگی کی تلخیوں سے، چہروں سے نقاب نوچناہے ۔معاشرے کے جسم کی جراحی ہے ۔مکروہ چہروں کو آ ئینہ دکھاناہے ۔میڈیا اُس بددیانت افسر کا داغ دار چہرہ بار بار دکھاتا ہے جس نے کرپشن کی ہے اور ہاں کسی دیانت دارافسرکی ایمان داری کی تعریف و توصیف میں کچھ کہنا قطعاً میڈیا کا کام نہیں ۔کیونکہ کسی کادیانت دار ہونا معمول کی بات ہے ۔ ہر افسر کو دیانت دار ہونا چاہئے مگر بدیانت ہوناغیر معمولی بات ہے اور اسے معاشرے میں غیر معمولی بات ہی رہنا چاہئے۔ڈاکٹر صغریٰ صدف نے اپنی خصوصی تحریر میں یہ بھی لکھا ہے۔ ’’میڈیا کوبہترین اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہئے ۔‘‘۔میرے نزدیک میڈیا کوئی سیاسی پارٹی نہیں۔اُس کو اقتدار نہیں حاصل کرنا۔سڑکیں تعمیر کرانا۔اسکول قائم کرنا ۔اسپتال کھولنا میڈیا کا کام نہیں ہے ۔ میڈیا کا کام ٹوٹی سڑکوں کی نشان دہی ہے۔خستہ حال اسکولوں کی عکاسی کرنا ہے ۔مریضوں سے ابلتے ہوئے اسپتالوں کے منظر دکھانا ہے ۔انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’اس وقت میڈیا نے ذہنی طور پر قوم کو مسلسل خلفشار میں مبتلا کر کے ایک ہیجان انگیز فضا قائم کررکھی ہے ۔‘‘

بے شک میڈیا نے سچ لکھ کر ، سچ سنا کر ، سچ دکھا کر قوم کو ذہنی خلفشار میں مبتلا کردیا ہے مگر اسی ذہنی خلفشارکے سبب قوم مسائل کے حل کی تلاش میں متحرک ہوئی ہے۔خدا نخواستہ اگر میڈیا انہیں سچ کی تلخی دکھانے کی بجائے جھوٹ کے چمکتے دمکتے ہیرے دکھاتا تو کیا ہوتا۔یہی قوم کرپشن کی جس کھائی کی آخری تہہ میں گرنے جارہی ہے ۔اسی میں گرپڑتی ۔اب بہتری کی امید کے کئی چراغ جل اٹھے ہیں ۔کئی ستارے روشن ہوگئے ہیں ۔کئی چاند لبِ بام آ گئے ہیں ۔وگرنہ وہ زمانہ جب میڈیا زنجیروں میں جکڑا ہوا تھا۔اس زمانے میں قوم کی آنکھوں میں سلائیاں پھری رہتی تھیں ۔ جنرل ایوب کا مارشل لا دس گیارہ سال رہا کہ میڈیا پورا سچ نہیں دکھا سکتا تھا ۔ جنرل ضیا کا دوربھی اسی لئے اتنا طویل رہا کہ عوام حقائق سے پوری طرح روشناس نہ ہوسکے ، جنرل پرویز مشرف نے جیسے ہی میڈیا کو مکمل آزاد کیا تو اس کادور اقتدار سکڑتا چلا گیا۔میڈیا پر کسی طرح کی قدغن بھی لگانا عوام کے ساتھ نا انصافی ہے۔ میڈیا نہ خواب دکھانے کا عمل ہے اورنہ ہی روٹی کپڑا اور مکان کے حصول کی سیاسی داستان درد ہے ۔میڈیا کی آنکھیں حقیقت کی آنکھوں میں گڑی ہوئی ہیں ۔میڈیا تو آگہی کا نام ہے۔وہ انسان کی اُس ضرورت کو پورا کرتا ہے جس سے شخصیت کے خلا پُر ہوتے ہیں۔جس سے شیشے کے بت کرچیاں کرچیاں ہو کر گلیوں میں بکھر جاتے ہیں ۔میڈیا زندگی کے کسی ایک حصہ کا نہیں پوری زندگی کا عکاس ہے۔سو اسے پوری زندگی پر ہی محیط ہو نا چا ہئے ۔میڈیا چاہے کچی نالیوں کے کناروں پر پرورش پانے والے کیڑوں کے مسائل بیان کرے یا نامعلوم پھولوں سے خوشبو کشید کرے یہ اُس کا اپنا حق ہے ۔ مگریہ کام کرتے ہوئے میڈ یا کو خودتھانیدار ، تحصیلدار ،مولوی ، خاکروب یا سیاست دان نہیں بنناچاہئے۔

ڈاکٹر صاحبہ نے یہ بھی لکھا کہ’’ بریکنگ نیوز میں تو مخصوص چٹخارے دار زبان و بیان اور غیراہم موضوعات کو بلند آ ہنگ میں یوں نشر کیا جاتا ہے جیسے قیامت دروازے پر کھڑی ہو‘‘جہاں تک میڈیا کی زبان کا تعلق ہے تو وہ وہی ہوتی ہے جو عوام بولتےہیں ۔ہمیشہ روزمرہ کی زبان ہی میڈیا کی زبان ہوا کرتی ہے ۔جہاں تک غیر اہم موضوعات کو بلند آہنگ انداز میں نشر کرنے کی بات ہے تو یہ طے کرنا کہ کونسا موضوع غیر اہم ہے اور کونسا اہم ہے بحث طلب معاملہ ہے ۔نواز شریف کےلئے جو بات بالکل غیراہم ہوسکتی ہے وہی بات عمران خان کےلئے اہم ترین بھی ہوسکتی ہے ۔میں پاکستانی میڈیا کو اس کے عظیم کردار پر مبارک باد دیتا ہوں۔بہر حال یہ طے ہے کہ پاکستان قوم ان دنوں کسی ہیجان انگیز کیفیت سے گزررہی ہے ۔۔

170 — حکمران کی ساکھ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-170 | ↑ فہرست

حکمران کی ساکھ

====================

حکمران کی ساکھ

منصور آفاق

دہشت گردی کا عفریت جس نے ساٹھ ستر ہزار پاکستانیوں کونگل لیاہے۔نواز شریف کے اسی دور میں اُس خوفناک سینکڑوں سروں والی بلا کا جنرل راحیل شریف نے تقریباً خاتمہ ہی کردیا ہے ۔اُس بلا کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے ہیں مگر یہ خطرہ ابھی تک موجود ہے کہ اُس کے ٹکڑے پھرسے جڑ نہ جائیں۔نواز شریف کو جب حکومت ملی توملک معاشی بدحالی کی پستیوں میں گرچکا تھا۔بے شک پچھلے تین سال میں ان پستیوں کی گہرائیوں میں کئی گنا اضافہ ہوایعنی قرضے کئی گنا بڑھ گئے مگر پاک چین اقتصادی راہداری کی روشنی جس کے پس منظر میں بھی جنرل راحیل شریف کی چمکتی ہوئی آنکھیں نظر آرہی ہیں ۔اُس روشنی نے پاکستانیوں کی آنکھوں کو چمک بخش دی ہے۔یہ امید کی روشنی بھی نواز شریف کے دور میں افق پر نمودار ہوئی ہے۔چوتھائی صدی سے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے کراچی کو بے شک رینجرز نے دوبارہ زرتار شعاعوں سے بھر دیا ہے مگر یہ نور آمیز عمل بھی نواز شریف کے دورِ حکومت میں ہواہے۔لیکن اِس دور کے ماتھے پر جو بات صدیوںتک ایک بھیانک داغ کی طرح چمکتی رہے گی وہ انصاف کا قتل عام ہے۔جسے کرپشن کہتے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹائون سے لے کر پاناما لیکس تک نا انصافیوں کی ایک طویل فہرست ہے ۔سچائی کی میز پرظلم سے بھری کرپشن کی فائلیں ہی فائلیں ہیں ۔

کتنی عجیب و غریب بات ہے کہ اکیسویں گریڈ کے ایک سرکاری افسر کے گھر سے63کروڑ کی نقد رقم ملی ہے۔ کروڑوں کاسونا علیحدہ ہے۔یہ صاحب پچھلے چھ سال سے سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے طور پر کام کررہے تھے۔اس نے اِس عرصہ میں نجانے کتنے اربوںروپے کا ملک کو نقصان پہنچایا ہوگا۔یہ توبیوروکریسی کے الحمرا کا ایک شاہکار تھا۔کئی اِس سے بڑے بڑے شاہکار بھی موجود ہیں ۔کتنی واضح بات ہے مگر دکھائی کسی کو نہیں دیتی کہ اکیس بائیس گریڈ کا پروفیسر جب ریٹائر ہوتا ہے تو اسکا ذاتی مکان بھی نہیں ہوتا اُس کے مقابلے میں جب کوئی بیوروکریٹ ریٹائر ہوتا ہے تو اس کے اثاثے کروڑوں اربوں کے ہوتے ہیں حالانکہ دونوں کو تنخواہ ایک جتنی ملتی ہے ۔اسی فہرست میںجنرلز اور جج صاحبان کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے ۔پاکستانی قوم کئی ایسے سرمایہ داروں کو جانتی ہے جن کے والدِ محترم سروس میں تھے ۔پاناما لیکس کے مطابق پوری دنیا میں صرف ایک جج ہے جس کی آف شور کمپنی ہے اور اُس جج کا تعلق پاکستان سے ہے ۔سوال وہی ہے جو عمران خان نے اٹھایا ہے کہ اگر سربراہِ مملکت ہی منی لانڈرنگ کرنے لگے ۔ ٹیکس ادا نہیں کرے ۔اپنے اثاثے ظاہر نہیں کرے تو اس کے نیچے کام کرنے والوں سے دیانت داری کی امید کس طرح رکھی جاسکتی ہے ۔جنرل راحیل شریف ایک دیانت دار چیف آف آرمی اسٹاف ہیں سو فوج میں موجود کرپٹ عناصر اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں ۔ مگر وزیر اعظم کے نام کے سامنے مسلسل سوالیہ نشان دکھائی دے رہا ہے ۔اب تو امریکہ نے بھی آف شور کمپنیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے ۔ممکن ہے وزیر اعظم نواز شریف پر یہ تمام الزامات غلط ہوں مگرجب کوئی سوال پاناما لیکس کے متعلق کرتا ہے اور جواب میں حکومت کے بڑے بڑے وزراء ’’عمران خان بھی چور ہے‘‘کے نعرے لگانے لگتے ہیںتو معاملہ مشکوک لگنے لگتاہے ۔ خاص طور پر لندن والے فلیٹس تو کسی زنبور کی طرح ان کی ناک کو ہی ڈس گئے ہیں۔لندن میں ہائیڈپارک کے بالکل سامنےایون فیلڈ ہائوس (Avenfield House)نام کی ایک بلڈنگ ہے جس میں بہت سے فلیٹس ہیں ۔اسی بلڈنگ کے تیسرے فلور پر شریف خاندان کے رہائشی فلیٹ ہیں۔چند پیراگراف میں، سہیل وڑائچ کی کتاب’’ غدار کون‘‘ سے درج کر رہا ہوں۔

’’ فلیٹ 16میں نواز شریف کا خاندان رہائش پذیر ہے فلیٹ 17میں شہباز شریف رہتے ہیں تاہم میاں نواز شریف کی لندن آمد کے موقع پر اس فلیٹ کو ملاقاتوں اور میٹنگز کےلئے مختص کردیا گیا ہے 17-Aمیں ان دنوں کیپٹن صفدر اور مریم نواز شریف رہائش پذیر ہیں ۔ میاں نواز شریف کی لندن آمد سے پہلے گھروں کی نئے سرے سے آرائش کی گئی ہے جس میں سادگی کو مدنظر رکھا گیا ہے البتہ فرنیچر ، پردوں ، دیواروں اور قالینوں کے رنگوں میں نمایاں تبدیلی لائی گئی ہے کشنز میں گہرے سرخ رنگ یعنی گلاب کے پھول کا رنگ غالب ہے اتفاق سے گلاب کا پھول میاں نواز شریف کا پسندیدہ پھول بھی ہے شاید یہ ہی وجہ ہے کہ جدہ کے ڈرائنگ روم اور میاں خاندان کے ماڈل ٹائون والے گھر میں بھی یہ رنگ کثرت سے نظر آتا تھا ایک کمرے کے صوفے کے کشنز پر شیر بنے ہوئے ہیں ۔میاں نواز شریف کی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان بھی شیر ہی ہے شاید اسی وجہ سے شیر کی شبیہہ لندن میں ان کے فلیٹ میں بھی موجود ہے۔‘‘

’’پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے حال ہی میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کے لئےآکسفورڈ اسٹریٹ میں سیلف رجز اسٹور کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن( کا دفتر قائم کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن )کی ورکنگ کمیٹی کے لندن اجلاس کے بعد اس آفس میں بہت رونق رہی فرسٹ فلور پر واقع فلیٹ نمبر 10،بنیادی طور پر تین بیڈ روم کا فرنیشڈ فلیٹ تھا جسے میاں نواز شریف کے فرزند حسن نواز شریف کی کمپنی نے خرید کر فرنش کیا تھا اب اسے ان سے کرائے پر لیا گیا ہے‘‘

’’میاں نواز شریف صبح ہی سے سیاسی سرگرمیاں شروع کردیتے ہیں البتہ حسن نواز شریف اپنے والد کے لندن آنے سے پہلے صبح آٹھ بجے پکاڈلی روڈ پر گرین پارک کے بالمقابل اپنے دفتر روانہ ہوجاتے تھے ۔میاں نواز شریف نے ایک روز حسن کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ حسن نے خاندانی بزنس سے ہٹ کر یعنی صنعت کاری سے الگ رئیل اسٹیٹ اور انوسٹمنٹ کا کاروبار شروع کیا اور ماشا اللہ تھوڑے ہی عرصے میں اس نے کاروبار میں بہت ترقی کرلی ہے حسن جہاں ورلڈ مارکیٹس میں شیئر ز اور انوسٹمنٹ کا کاروبار کرتے ہیں وہاں وہ لندن میں پراپرٹی خرید کر خود اس کو ڈویلپ (تعمیرات( کرتے ہیں چند سالوں میں ہی انہوں نے ملین آف پائونڈز کما کر برطانیہ میں اپنی ساکھ بنا لی ہے۔‘‘سارا مسئلہ ہی ساکھ کا ہے ۔اس وقت میں وزیراعظم کی ساکھ پر کیا تبصرہ کروں۔حضرت عمر بن عبدالعزیز یاد آرہے ہیں ۔وہ جب خلیفہ بنے تھے تو سب سے پہلے اپنے شاہی خاندان کے وظائف بند کر دئیے تھے۔ اپنا تمام ذاتی سامان ، ہر چیز حتیٰ کہ لباس و عطرتک بیچ کر ان کی قیمت سرکاری خزانے میں جمع کرادی تھی اور اپنی اہلیہ سے کہاتھا’’ وہ قیمتی ہیراجو کہ تمہیں اپنے باپ طرف سے ملا ہے اس کو سرکاری خزانے میں جمع کرادویا مجھے چھوڑنے کو تیار ہوجائو‘‘ چنانچہ انہوں نے وہ بیش قیمت ہیرا بلا چوں و چرا بیت المال میں جمع کرادیاتھا۔

171 — پاناما لیکس فرینڈ شپ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-171 | ↑ فہرست

پاناما لیکس فرینڈ شپ

====================

پاناما لیکس فرینڈ شپ

منصور آفاق

آئی ایس پی آر کی پریس ریلیزپڑھ کر ایک دوست نے بڑی حیرت سے کہا کہ’’ کومب تو کنگھی کو کہتے ہیں۔یہ کنگھی کرنے کاکیا آپریشن ہوا ‘‘میں ہنس پڑا اور میں نے کہا ’’ سروں میںجوئیں جب بڑھ جاتی ہیں۔بالوں میں لیکھوں کے ڈھیر لگ جاتے ہیں تو پھرانہیں ڈھونڈنے کیلئے باریک کنگھیوں کی ضرورت پڑتی ہے ۔گھوڑے کی جلد پر جو کھریراپھیرا جاتا تھا اسے بھی کومب کہتے ہیں ۔مگر افواج پاکستان نے اس لفظ کااستعمال تفتیش کے سلسلے میں کسی جگہ کوچھان ڈالنے کیلئے کیا ہے ۔مگر اِس آپریشن میںکنگھی کا مفہوم بھی بڑی بامعنویت رکھتا ہے ۔سچ یہی ہے کہ بال جوئوں سے اٹے ہوئے ہیں سو سروں کی مکمل صفائی ناگزیر ہے۔ افواج پاکستان نے ہرحال میں چن چن کرناپسندیدہ عناصر کواپنے منطقی انجام تک پہنچانا ہے ۔اگرچہ اِس آپریشن کا ایریا چاروں صوبوں پر مشتمل ہے مگر تین صوبوں میںتو پہلے ہی ملک دشمن افراد کے سروں کے جھاڑ جھنکاڑ کاٹے جارہے ہیں۔لگتا ہے یہ لوہے کا نوک دارکنگھا تقریباً 95فیصد پنجاب کے میدانوںمیں پھیرا جائے گا ۔اس کی زد میں محلات بھی آئیں گے اور کوٹھیاں بھی ۔خاص طور لاہور میں اس بات کا بہت امکان ہے کہ اس کے پھیرنے کے بعد آثار ِ قدیمہ کے محکمے کو کچھ ٹوٹی پھوٹی عمارتیں اوربھی مل جائیں ۔ پہلے بھی آثار قدیمہ کے حوالے سے لاہور بڑا اہم شہر ہے ۔ اس میں بڑے بڑے حکمرانوں کے شالامار بھی ہیں اور مقبرے بھی ۔ شیش محل بھی ہیں اوربارہ دریاں بھی۔جو عبرت سرائے دھر ہیں ۔مگر افسوس کہ ہم لوگ ماضی سے سبق حاصل نہیں کرتے۔ بے شک انسان خسارے میں ہے۔ کومبنگ آپریشن کا اعلان اگرچہ کچھ دن پہلے جنرل راحیل شریف نے کیا تھا مگر اس وقت یہ کنگھا اتنا باریک نہیں تھامگر کورکمانڈرز کی میٹنگ سے کچھ دیر پہلے ایک آڈیو ٹیپ کچھ کورکمانڈرز کو سنائی گئی ۔جس میںتاثر دیا گیا ہےکہ مسلم لیگ ن کے بعض افراد ملک کے اہم ادارے کے خلاف منفی تاثرپھیلانا چاہتے ہیں ۔شاید اُسی ٹیپ کی وجہ سے کنگھےکے دندانوں کے بارے میں زیادہ باریکی سے غور کیا گیا۔کچھ اور اوزار بھی تیار کئے گئے جنہیں وقتِ ضرورت استعمال میں لایا جا سکے گا۔

یہ لوہے کا نوک دار کنگھا یقینا حکومت کیلئے خاصا تکلیف دہ ہوگا ۔افواج پاکستان اور حکومت کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلوں کا اندازہ تو اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ چار اپریل کے بعد وزیر اعظم نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے درمیان کوئی واضح رابطہ نہیں ہوا ۔کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔اس وقت حکومت کا خیال ہے کہ کومنبنگ آپریشن کی اجازت افواج ِ پاکستان نے حکومت سے نہیں لی ۔اس لئے اس بارے میں کھل کر بات کی جائے ۔جب کہ افواج پاکستان کے نزدیک نیشنل ایکشن پلان کے بعدانہیں کسی اور اجازت کی کوئی ضرورت ہی نہیں۔پچھلے کافی دنوں سے آئی ایس پی آر کی طرف سے کوئی ٹوئٹ بھی نہیں آیا ۔خاموشی ہی خاموشی ہے مگر دنیا جانتی ہے کہ خاموشی کے دامن میں ہمیشہ طوفان پرورش پاتے ہیں اور یہ بات تو پوری قوم جانتی ہے کہ ملک کی حفاظت کیلئے کوئی اور جاگے نہ جاگے پاک آرمی ضرور جاگ رہی ہے ۔یہ بھی طے ہے کہ گھر کو آگ لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ خواہ وہ کوئی بھی ہو۔

پاناما لیکس کا پنڈورابکس بھی بند ہوتا ہوا دکھائی نہیں دیتا ۔ایک اے این پی کے سوا تمام جماعتیں وزیراعظم کے استعفیٰ پر متفق ہو چکی ہیں حتیٰ کہ ایم کیو ایم نے بھی استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے ۔دوسری طرف بلاول بھٹو نے بھی پیپلز پارٹی کا پوری طرح چارج سنبھال لیا ہے۔یہ اس کی خوش قسمتی ہے کہ سابق صدر آصف زرداری پاکستان واپس آنے کی پوزیشن میں نہیں ۔ورنہ پیپلز پارٹی کے مردہ گھوڑے نے اتنی جلدی آنکھیں نہیں کھولنی تھیں ۔اور حکومت کیلئے سب سے خطرناک کپتان ہے ۔اس کی مقبولیت مسلسل بلندیوں پر ہے ۔صرف وہی ایک ایساہے جس سے وزیر اعظم نواز شریف خوفزدہ ہیں ۔اُن کے توپچیوں کی تمام تر توجہ کا مرکزوہی ہے ۔شاید انہیں یقین ہے کہ اگر کوئی ان کی حکومت گرانے میں کامیاب ہوا تو وہ عمران خان ہی ہوگا۔پھر انہیں دھرنا بھی یاد ہے ۔جس سے انہوں نے خدا خدا کرکے اپنی حکومت بچائی تھی۔اب عمران خان کے ہاتھ میں پاناما لیکس کی بندوق آگئی ہے۔ پاناما لیکس سے یاد آیا ۔چند دن پہلے میری ملاقات ایک انگریز وکیل سے ہوئی تھی ۔باتوں باتوں میںپاناما لیکس کا ذکر آگیا تو اس نے اس بات پر بڑی حیرت کا اظہار کیا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے ابھی تک استعفیٰ نہیں دیا۔میں نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی تومستعفی نہیں ہوا تو وہ کہنے لگاکہ اس نے اپنی تمام چیزیں لاکر سامنے رکھ دی ہیں وہ کہیں گلٹی نہیں تھا مگرپاکستانی وزیر اعظم کے گلٹی ہونے کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ان کےبچے ہر بات کا اقرار کر چکے ہیں ۔‘‘ میں نے کہا اگر ہم پاکستانی کہیں کہ ہمیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا تو پھر ‘‘ وہ ہنس پڑا اور کہنے لگا’’پھر بھی وہ وزیر اعظم نہیں رہ سکتے ۔کیونکہ اب کسی اہم ملک کا سربراہ اپنے عوام کے خوف سے ان سے ملنے پر تیار نہیں ہو گا ۔ مثال کے طور اگر ڈیوڈ کیمرون ان سے ملتا ہے تو یہاں کے اخبار ’’پاناما لیکس فرینڈ شپ‘‘ کی کہانیاں سنانا شروع کردیں گے ۔سوناقدین کا خیال ہے کہ اب ہر حکمران اپنی عزت بچانے کیلئے پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات سے احتراز کرے گاا س لئے اپوزیشن کے بعض لوگوں کا بھی کہنا ہے وہ اب جلداز جلد استعفیٰ دے دیں ۔اسی میں ملک کی بہتری ہے ۔یہاں پرتوبرطانوی ادارے تحقیقات شروع کر چکے ہیںکہ وزیراعظم کی فیملی کا سرمایہ برطانیہ کیسے پہنچا ۔ منی لانڈرنگ ہوئی یا نہیں ۔

وزیر اعظم نواز شریف کے جلسے جاری ہیں۔کوئٹہ کے بعدگزشتہ روز بنوں میں ان کی آمد پرعام تعطیل کی گئی ۔تمام کاروبار بند کرادئیے گئے ۔افغان مہاجرین کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی گئی ۔بے شک یہ تمام جلسے پاناما لیکس کے دبائو کو کم کرنے کے لئے کئے جارہے ہیں ۔شاید انہیں یہ معلوم نہیں کہ اگروہ دنیا بھر کے عوام کو بھی اپنے ساتھ ملا لیں تو پھر بھی اس وقت تک ان کا دامن داغدار رہے گا جب تک سپریم کورٹ کا جوڈیشل کمیشن اپنی شفاف تفتیش کے بعد انہیں بے گناہ قرار نہیںدے دیتا۔

172 — ہوشیار خبردار!

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-172 | ↑ فہرست

ہوشیار خبردار!

====================

ہوشیار خبردار!

منصور آفاق

آہ ۔ کئی موسم آئے اور گئے مگر حکومت نہ گئی ۔’’دیوان ِ منصور ‘‘ سے نکالی ہوئی کوئی فال بھی درست ثابت نہ ہو سکی ۔شیخ رشید کی دی ہوئی تاریخیں قہقہوں کی تاریخ بنتی چلی گئیں ۔مظہر برلاس اور میرے طوطے جھوٹ بولتے رہے ۔ہمیں کیا معلوم تھا کہ یہ بھی اندر سے نجم سیٹھی کی چڑیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ۔چکلالہ کے تمام نجومی ناکام رہے مگر بنی گالہ ابھی تک مایوس نہیں ہوا۔بہر حال یہ طے ہے کہ وقت سے پہلے حکومت کے خاتمے کی فلم فلاپ ہو گئی ہے ۔اگرچہ اس میں خاصی آئوٹ ڈور شوٹنگ بھی شامل تھی ۔غم تو ہونا تھا سو ہے ۔ اِس وقت اِسی غم کو غلط کر نےکےلئے دوستوں کے ساتھ میلان(اٹلی) آیا ہوا ہوں چوہدری محمد نواز گلیانہ اور محمد احمد شاکر کے پاس کہ

آئو کچھ دیر کہیں چین سے بیٹھیں سوچیں دن حکومت کے کہاں کیسے گزاریں ، سوچیں

اور پھرہم نے میٹنگ کا آغاز کیا۔گول میز کے ارد گرد احسان شاہد ،طاہر چوہدری ، زرین گل ، تنویر حسین ملک اورکچھ اور دوست بیٹھے ہوئے ہیں ۔کچھ لوگ اسکائپ کے ذریعے بھی اس گول میز کانفرنس میں شریک ہیں ۔ایجنڈے پر صرف ایک آئٹم ہے کہ اب کیا کیا جائے ۔کیا کوئی امکان ’’کاکڑ فارمولے ‘‘ کا باقی ہے یا سب کچھ نواز شریف کے ’’آکڑفارمولے ‘‘ کے سامنے زمیں بوس ہوچکا ہے ۔کیاعدالت کچھ کرے گی ۔زنجیر عدل کا شور توجاتی امراسے بنی گالہ تک یکساں سنائی دے رہا ہے۔پانامہ کیس کی ہر تاریخ ۔ وکیل ِ صفائی کا ہرجواب قوم کے ذہن پر کسی ہتھوڑے سے کم نہیں

باتھ روم میں کوئی بوند سی ٹپکتی تھی ذہن میں ہتھوڑا سا بار بار لگتا تھا

یقینا آپ سوچ رہے ہونگے کہ یہ لوگ کون ہیں ان کا تعلق کسی ایجنسی سے ہے ۔جی یہ سب اُس خفیہ ایجنسی کے ممبر ہیں جو ہمیشہ منصور آفاق کو درست اطلاعات فراہم کرتی ہے ۔اسی میٹنگ میں اطلاع ملی کہ پچھلے کچھ عرصہ سے ایک تیسرے طریقے پر کام ہورہا ہے ۔اس کام کےلئے ’’کچھ پیرا گلائیڈز‘‘پہلے اسلام آباد میں اتارے گئے تھے ۔ان کا نشانہ نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان جو بہت گہرا اور محبت بھرا تعلق ہے ۔وہ تھا ۔مگر اسلام آباد جلد ان کے عزائم کو بھانپ گیا ۔سو وہی اسکائی شوٹراب لاہور میں اترے ہوئے ہیں ۔اِن دو بھائیوں کے درمیان خلیج بڑھانے کی کئی کوششیں پہلے ناکام ہوچکی ہیں مگر یہ سامری بھی ہیں بہت خطرناک ۔ویسے توبھائی سے بھائی کا رشتہ وفا کی آخری حد پر منتج ہوجاتا ہے ۔اِ س تعلق میں دغا کا کوئی تصور نہیں ہے۔اور اگرکہیں ایسا ہوجائے تو کہا جاتا ہے خون سفید ہو گیا ۔یعنی وہ ہوا ہے جو نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تمام مسلمان آپس میں بھائی ہیں ۔ اخوت کا مفہوم اردو زبان میں بھائی چارہ لیاجاتا ہے ۔اورنگ زیب عالمگیر کے حق میں ہزاروں باتیں کی جاتی ہیں مگر جیسےہی بھائیوں کو قتل کرا دینے کا معاملہ سامنے آتا ہے تو تمام اچھائیوں پر پانی پھر جاتا ہے ۔ برادران ِیوسف کا قصہ بھی ہماری تاریخ کا حصہ ہے مگر پاکستانی سیاست میں ایک بھائی کی حیثیت سے شہباز شریف کاکردار مثالی ہے ۔پرویز مشرف نے جب نوازحکومت کا غیر قانونی خاتمہ کیا تھا جسے بعد میں قانونی خاتمے میں بدل دیا اُس زمانے میں بھی اِس بھائی کو بہت مجبور کیا گیا تھا کہ وہ اپنے بھائی اپنے قائد نواز شریف کو ساتھ چھوڑ دیں اور پاکستان کے وزیر اعظم بن جائیں ۔انہیں بڑے سے بڑا لالچ دیا گیا مگر ان کے پائے استقلال ذرا سا بھی نہیں لڑکھڑایا ۔ہر شخص کو صاف الفاظ میںجواب دیا کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنے بھائی سےدغا نہیں کر سکتا۔ مگر یہ لوگ بھی عجیب ہیں کہ مایوس ہی نہیں ہوتے ۔ ان دنوں پھر یہی ڈیوٹی دے کر کچھ لوگ ان کے قریب کر دئیے گئے جو انہیں اس سلسلے میں طرح طرح کے دلائل دیتے ہیں ۔غیر محسوس انداز میں بھائیوں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔بچوں کی وساطت سے ایمان متزلزل کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔ایسے ایسے انداز میں ایسی ایسی تعریف کرتے ہیں کہ خوشامد کا شائبہ تک نہیں پڑتا۔فن ِ گفتگو کے ان ماہرین کو بات بدلنے کے ایسے ایسے ہنر آتے ہیں کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا(یہ کوششیں پہلے بھی ہوتی رہی ہیں اور ناکام ہوئیں اب بھی ناکام ہی ہوںگی)۔

یہ نابغہ ِ روزگار لوگ حکومتِ پنجاب کو ایسے ایسے حیرت انگیز مشورے دیتے ہیں کہ عقل ششدر رہ جاتی ہے ۔ان دنوں ایسی افواہوں کا شور بپا ہےکہ پنجاب اپنا ’’پی ٹی وی ‘‘ کھول رہا ہے ۔ کیوں بھئی کیوں کھول رہا ہے ۔کیا وہ پی ٹی وی جس کے چیئرمین عطاالحق قاسمی ہیں وہ پنجاب کا پی ٹی وی نہیں ہے ۔خاصی تحقیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کا اپنا پی ٹی وی دراصل بے روز گاری کے خاتمے کےلئے کھولا جارہا ہے ۔ دراصل جب سے پی ٹی وی کے چیئرمین قاسمی صاحب بنے ہیں انہوں نے باہر سے پرائیویٹ پروڈکشن خریدنے پر تقریباً تقریباً پابندی لگا دی تھی۔پہلے جہاں پی ٹی وی پر سو فیصد پرائیویٹ پروڈکشن چلتی تھیں اب صرف پچیس فیصد رہ گئی ہیں75 فیصد پی ٹی وی نے اپنی پروڈکشن تیار کرنا شروع کردی ہیں ۔اس کی وجہ سےوہ تمام پروڈکشن ہائوس ویران ہو گئے ہیں جہاں پہلے پی ٹی وی کےلئے پروڈکشن کی جاتی تھی ۔پنجاب کے پی ٹی وی کے شروع ہو جانے سے وہ پروڈکشن ہائوس پھر سے چل پڑیں گے اور جولوگ بے روزگار ہوچکے ہیں ۔ان کی کوٹھیوں کے فانوس دوبارہ سے جگمانے لگیں گے ۔اور اگر پنجاب کا ٹی وی چل پڑا تو باقی صوبے بھی پیچھے تو نہیں رہیں گے ۔یعنی پانچویں انگلیاں گھی میں اور سر کڑھائی میں ۔

173 — بلائنڈ سپاٹ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-173 | ↑ فہرست

بلائنڈ سپاٹ

====================

بلائنڈ سپاٹ

عطاالحق قاسمی نے اپنے کالم میں آنکھ کےپلائنڈ سپاٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’اگر سامنے سے آنے والی بلاآنکھوں سے اوجھل ہوجائے تو حادثوں پر حیرت نہیں ہونی چاہئے ۔۱۹۷۱میں ہمارا ساتھ یہی ہوااور اب ایک دفعہ پھر یہ کہانی دھرانے کی کوشش کی جارہی ہے ‘‘۔اگرچہ میرے دل میں ان کے بے پناہ احترام ہے مگر میں ان کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ پھر تاریخ کودھرایا جارہاہے ۔مرشدی سے عرض ہے کہ بلائنڈ سپاٹ کئی طرح ہوتے ہیں ۔مثال کے طور پر نفسیاتی بلائنڈ سپاٹ ، جذباتی بلائنڈ سپاٹ، تعصابی بلائنڈ سپاٹ، دماغی بلائنڈ سپاٹ ،گفت و شیند کے بلا ئنڈ سپاٹ اور بھی کئی اقسام ہو سکتی ہیں جیسے پہاڑی سڑکوں پربہت زیادہ بلائنڈ سپاٹ ہوتے ہیں ۔ہر ایسے موڑ پر آئینے لگا کر انہیں سامنے لایا جاتا ہے تاکہ جانے والی ٹریفک کو آگے سے آنے والی گاڑیوں کا صحیح اندازہ ہوسکے مگر میں اس وقت صرف شخصیت کے بلائنڈ سپاٹس پر گفتگو کر نا چاہ رہا ہوں ۔

نفیساتی بلائنڈ سپاٹس آدمی کی شخصیت میں کچھ اس طرح چھپے ہوتے ہیں کہ وہ اس کے منظر موجود ہوتے ہیں مگر اسے دکھائی نہیں دیتے ۔دوسرے انہی سپاٹس کی مدد اس کی نفسیاتی تحلیل نفسی کر لیتے ہیں ۔جذباتی بلائنڈ سپاٹس دوسروں پر تو روز روشن کی طرح واضح ہوتے ہیں مگرخود اپنے آپ پر عیاں نہیں ہوتے ۔جیسے ماں کہے کہ میرا بیٹا بہت غصے میں رہنے لگ گیا ہے میں کئی بار اسے مار پیٹ کر سمجھا چکی ہے مگر وہ نارمل نہیں ہورہا ۔تعصباتی بلائنڈ سپاٹ رکھنے والا شخص دوسروں کی رائے میں تعصب تلاش کرلیتا ہے مگر خود اپنی رائے کا تعصب نہیں دیکھ سکتا۔اس میں اُس خود فریبی کا بڑا عمل دخل ہوتا ہےجو اپنی ذات کو ایک مثبت تصور میں دیکھنے کا عادی بنا دیتی ہے ۔آدمی اپنی رائے کوحالات و واقعات کےمطابق اورتعصب سے بالاتر جانتاہے۔دماغی بلائنڈ سپاٹ کو اس داغ سے تشبیہ دی جاسکتی ہے جو اپنے رنگ کے اعتبار سے گرد و پیش سے مختلف ہو ۔یہ جو گفت و شیند کا بلائنڈ سپاٹ ہوتا ہے اس کا میڈیا کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے ۔یہ بلائنڈ سپاٹ رکھنے والے جب دوسروں سے گفتگو کرتے ہیں تو اصل میں وہ خود کلامی کررہے ہوتے ہیں ۔ڈائیلاگ نہیں ہورہا ہوتا ۔اس کی فزیکل وضاحت بھی ہے کہ جب کوئی اپنے آپ کا اظہار کرتا ہے تو اس کا ذہن ایسے کیمیکل چھوڑتا ہے جو اسے فوری طور ہائی کر دیتے ہیں ۔اسے اپنا آپ اچھا لگنے لگتا ہے ۔رفتہ رفتہ اس کا ذہن اس طرح کے اپنے اظہار کا عادی ہوجاتا ہے ۔پھروہ گفت وشیند کی جہتیں نہیں دیکھ سکتا ۔

اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ کوئی اپنے بلائنڈ سپاٹس کی شناخت کیسے کرے ۔یہ شناخت کئی طرح سے ممکن ہے ۔اول تو یوں کہ کہ آدمی تصور کرلیتا ہے کہ لوگ جو کچھ دیکھ رہے ہیں یا محسوس کررہے ہیں ۔وہ وہی ہے جسے میں دیکھ رہا ہوں یا محسوس کررہا ہوں ۔دوم یہ کہ آدمی یہ سمجھنے میں ناکام ہوجاتا ہے کہ ہمارا خوف ہمارا اعتماد ہماری بد اعتمادی ہمارے حقائق کا بیانیہ بدل رہے ہیں۔یعنی میز پر پڑا ہو ریموٹ کنٹرول کالا چوہا دکھائی دینے لگتاہے ۔حقائق کے متعلق ہماری گفتگو تبدیل ہوجاتی ہے ۔سوم یہ کہ جب آدمی خوف زدہ یا پریشان ہوتا ہےتو اُس میں وہ اہلیت برقرار نہیں رہتی جو دوسرے کے احساسات و جذبات کو پوری طرح سمجھ سکے ۔چہارم یہ کہ آدمی یہ سمجھنے لگتا ہے کہ دوسرے جو کہہ رہے ہیں وہ مجھے یاد ہے مجھے معلوم ہے جب کہ اصل میں اسے صرف وہ یاد ہوتا ہے جو وہ سوچ رہا ہوتا ہے کہ دوسروں نے کہا ہے یعنی دوسرے کی بات کا مطلب اپنی سوچ کے مطابق نکال لیتا ہے۔اس حوالے سے اکثر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ بات کا مطلب یہ ہے کہ بول نے والے نے کیا کہا ہے حالانکہ کسی گفتگو کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ سننے والے نےکیا سمجھا ہے ۔اگر ہم اپنے اپنے بلائنڈ سپاٹس کی تشخیص کریں تو ہمیں احساس ہوگا کہ ہم اپنے تئیں کتنی متعصب سوچ رکھنے کے باوجود خود کودرست گردانتے ہیں ۔اپنے آپ کو ہر طرح کے بلائنڈ سپاٹس سے محفوظ سمجھتے ہیں ۔اور میر تقی میر کی طرح اسی فکر کوحرزِ جاں بنا لیتے ہیں کہ

سارے عالم پر ہوں میں چھایا ہوا

مستند ہے میرا فرمایا ہوا

عین ممکن ہے کہ مجھے بھی اپنے بلائنڈ سپاٹس دکھائی نہ دے رہے ہوں ۔میری سوچ بالکل غلط ہوجو مجھے درست لگ رہی ہو اورمرشدی عطاالحق قاسمی کی سوچ بالکل درست ہو ۔مثال کے طور کئی لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں صرف اس لئے عمران خان کی حمایت کرتا ہوں کہ اُن کا تعلق میرےشہر میانوالی سے ہے ۔ممکن ہے انہیں میرا یہ تعصباتی بلائنڈ سپاٹ نظر آتا ہو ۔وہ سچ پر ہوں ۔بے شک میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ میانوالیت کا تعصب کچھ کم نہیں مگر میں نے خود کو حق سچ پر سمجھ کر مرشدی عطاالحق قاسمی سے اختلاف کیاہے۔دوستوں کےلئے یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ اختلاف کرنے کا حق انہوں نے مجھے دے رکھا ہے ۔وہ خود بھی یہی سمجھتے ہیں کہ جو کچھ لکھ رہے ہیں وہ حق سچ ہے اور اپنے دوستوں کو بھی اس بات کا حق دیتے ہیں کہ جس بات کو وہ سچائی سمجھتے ہیں اس کا ضرور اظہار کریں کیونکہ وہ تمہارا حق ہے ۔

اب آتا ہوں عطاالحق قاسمی کے ساتھ اپنے اختلاف پر ۔ میں کیوں نہیں سمجھتا کہ اس وقت ۱۹۷۱ جیسی صورتحال ہے اس کی واحد وجہ موجودہ آرمی قیادت ۔بے شک ۱۹۷۱ کا سانحہ اس قوم کو جنرل یحییٰ کی وجہ سے دیکھنا پڑامگر قوم کی آنکھیں دیکھنے کی ہمت رکھتی ہیں ۔ ۔پستی کو بھی جانتی ہے اور بلندی کی بھی خبر رکھتی ہیں ۔نواز شریف اور ذوالفقار علی بھٹو کا فرق بھی قوم کے سامنے ہے ۔ قوم جلاوطنی کو بھی سمجھتی ہے اوردار کی خشک ٹہنی سے لٹک جانے کے عمل سے بھی واقف ہے ۔قوم پاکستان کی آخری بے لوث شخصیت عبدالستار ایدھی اور ملک کو لوٹنے والوں کے فرق کو بھی جانتی ہے ۔ عبدالستار ایدھی نےشاید ان بلائنڈ سپاٹس کا بہت عرصہ پہلے اندازہ کرلیا تھا جب کہا تھا ’’یہ جنگ امیر اور غریب کی ہے یہ جنگ ظالم اور مظلوم کی ہے ۔‘‘ہم نے اُس عبد الستار ایدھی کو پوری شان و شوکت کے ساتھ پورے اعزاز کے ساتھ دفن کیا ہے ۔اس پر بھی اہل ِ اقتدار کا شکریہ مگر ہم نے اُس جنگ میں ان کی پیروی کرنے کا نہیں سوچا جو وہ زندگی بھر لڑتے رہے ۔بالکل وہی بات ہے کہ ہم سینکڑوں سالوں سے حضرت امام حسین کا غم کئے جا رہے ہیں مگر ان کے نقشِ کفِ پا پر اپنے پائوں نہیں رکھتے ۔ان کے راستے پر چلنے کا سوچتے بھی نہیں ۔جیسے یہ ہمارا کام نہیں انہی کا تھا۔

174 — ہم دیکھیں گے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-174 | ↑ فہرست

ہم دیکھیں گے

====================

ہم دیکھیں گے

یہ پرسوں رات کی بات ہے صبح کے چار بجے ایک خواب نے میری آنکھ کھول دی ۔عجیب خواب تھاچپک کر رہ گیا تھاآنکھ سے۔ اس کا ایک ایک جزو شعور میں موجود تھا۔جیسے میں کسی خواب سے نہیں حقیقت سے گزر کر آیا ہوں۔ خواب کیا تھا نور کا دریا رواں دواں تھا اس کے کنارے پر ایک بہت شاندار خیمہ لگا ہوا تھا۔ جیسے پرانے زمانے کے بادشاہوں کے سفر کے دوراں پڑائو میں خیمے ہوا کرتے تھے ۔عجیب خیمہ تھا اس کی جالی دار قناتوں سے دریائے نور کی لہریں دکھائی دیتی تھیں ۔اس خیمے میں کوئی بڑے بزرگ گائو تکیے سے ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے اور میں ان کے حضور پاکستان کے مسائل بیان کر رہا تھا کہہ رہا تھا کہ پاکستان کے حالات بہت دگر گوں ہیں۔وہ بزرگ کہنے لگے ۔دراصل ملکِ پاکستان پرجس ابدال کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے وہ بڑا لاپروااور بے نیاز سا آدمی ہے ۔ دھیان ہی نہیں دیتاکام پر۔میں نے اس ابدال سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے بتایا کہ لاہور میں ماڈل ٹائون موڑ کے قریب ایک ریڑھی والا خربوزے بیچ رہا ہے وہی پاکستا ن کا ابدال ہے۔

میں خواب میں اسی خربوزےبیچنے والے ابدال کے پاس پہنچ گیا اورمیں نے اس سے پوچھا ’’خربوزے میٹھے ہیں۔‘‘تو کہنے لگا ’’چیک کرلو‘‘ میں نے خربوزہ کاٹااسے چکھا اورپھر زمین پر پھینک کر کہا’’ یہ تو پھیکا ہے ‘‘۔اس نے کہا’’اچھا چلو دوسرا اٹھا لو‘‘ یوں میں نے ایک ایک کرکے تمام خربوزے کاٹ کرزمین پر پھینک دئیے مگراس ابدال نے مجھے کچھ بھی نہیں کہا ۔نہ ہی خربوزے کاٹنے سے روکا اور نہ ہی ان کی قیمت طلب کی ۔ میں ماڈل ٹائون موڑ سے چلا اورپھر سیدھا اسی بزرگ کی بارگاہ میں پہنچ گیا انہیں خربوزے کاٹ کر پھینکے کا واقعہ بتایا اور اس بات پر حیرت اظہار کیا کہ میں نے سارے خربوزے ضائع کردئیے مگر اس ابدال کے ماتھے پر ایک شکن بھی نہیں ابھری ۔تو بزرگ کہنے لگے ۔’’ میں نے کہا تھا نا اسے کسی بات کی پروا ہی نہیں ۔وہ بس یہی سمجھتا ہے کہ یہ اُس کا منصب ہی نہیں کہ وہ کسی کو کچھ کہے‘‘

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کل رات پھر میں نے وہی خواب دیکھا ۔میں اسی خیمے میں اسی بزرگ کے پاس موجود تھا۔اسی طرح دریائے نور کی رنگ بکھیرتی لہریں دکھائی دے رہی تھیں اور میں بزرگ سے کہہ رہا تھاکہ’’ میرے ملک کے حالات کیسے بہتر ہوں گے۔ دہشت گردی میں کمی توواقع ہوئی ہے مگر کرپشن کی سطح کم نہیں ہورہی ، بارڈر پر صورت حال بہتر ہے مگر مجموعی طور پر اپنی خارجہ پالیسی ہےہی نہیں ۔ امریکہ بہادر ناراض ہو کر داعش کے لشکر تورا بورا کے پہاڑوں میں آباد کررہا ہے۔مہنگائی کی شرح بھی نیچے آ نے کانام نہیں لے رہی ۔ معاشی صورت حال انتہائی دگرگوں ہے یہاں تک پہنچ گئی کہ افواج ِ پاکستان کے ترجمان نے اپنی فکرمندی کا اظہار کردیا ہےجس پر حکومت کو بڑی تکلیف ہوئی ہے۔وزیر داخلہ نے باقاعدہ منع کیا ہے کہ فوجی ترجمان ایسے بیانات سے گریز کریں جیسے وہ پاکستانی نہیں ہیں ۔جتنے پاکستان کے ٹھیکیدار نواز شریف اور آصف زرداری ہیں ۔اتنا ہی پاکستان میرا بھی ہے ۔ فوج میں ملازمت کرنے والے میرے بھائی کا بھی ہے مگر کچھ لوگ فوج اور عوام میں نفرت بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں جو اس ملک کےلئے بہت نقصان دہ بات ہے ۔ایک بار پہلے ڈان لیکس کے معاملے میں ایک ٹویٹ پر بھی اس طرح کا جھگڑا ہوا تھا ۔فوج کے ترجمان نے وہ ٹویٹ واپس لے لیا تھاپھر عدالت نے نواز شریف کو نااہل قرار دے دیاتھا۔اب پھر صورت حال ویسی ہی ہے عمران خان کہہ رہے ہیں کہ کٹھ پتلی حکومت جاتی ہے تو جائے مگرجمہوریت نہیں جانےدیں گے ‘‘اُس بزرگ نے مسکراتی ہوئی نظروں سے میری طرف دیکھا اور کہا ’’ہم نے پاکستان کا ابدال بدل دیا ہے نا‘‘ ۔ میں نے نئےابدال سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تو وہ کہنے لگے ۔وہ بہت جلالی ابدال ہے تم اس سے نہ ملو تو زیادہ بہتر بات ہے مگر میرے اصرار پر انہوں نے کہا’’ بادامی باغ بس اڈے پر جو آدمی اسلام آباد جانے والی سواریوں کو پانی پلا تا ہے ۔ وہی پاکستان کا نیاابدال ہے ۔میں اگلے ہی لمحے خواب میں بادامی باغ پہنچ گیا۔میں نے دیکھا کہ میں اسی ابدال کے پاس کھڑاہوں وہ سواریوں کو پانی پلا رہا ہے ۔میں نے اس سے پانی مانگاتو اس نے بالٹی سے پانی کا ایک گلاس بھر کر مجھے دیااور کہا’’لیجئے جناب میں آپ کے انتظار میں تھا‘‘ میں نے ایک گھونٹ بھر کر باقی پانی زمین پر پھینک دیا اورکہا’’ اس میں تو تنکے موجود ہیں‘‘ ۔اس ابدال نے ایک زور دار تھپڑ میرے منہ پر مارا اور کہا’’میں وہ خربوزوں والا نہیں ہوں ‘‘۔تھپڑ پڑتے ہی میری آنکھ کھل گئی ۔

چھوڑئیے قارئین ۔ خواب تو خواب ہوتے ہیں۔ پیٹ میں گرانی کے سبب لاشعور سے نکل نکل کر شعور میں آتے رہتے ہیں ۔ہاں کچھ سچے خواب بھی ہوتے ہیں مگر ہم گنہگاروں سے سچے خوابوں کاکیا تعلق۔اور ویسے بھی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹیکنو کریٹس کی حکومت کی مخالف کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ ’’ٹیکنو کریٹ حکومت مسائل حل نہیں کر سکتی ‘‘۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ نہ تو جمہوری حکومتیں مسائل حل کرسکیں اور نہ ہی مارشل لائوں کے دور میں کوئی بڑی بہتری آئی ہے ۔اب کچھ تو کرنا ہی پڑے گا لوگوں کو بھوک اور افلاس سے بچانے کےلئے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کےلئے ۔

خواب میں جس جلالی درویش سے میں نےتھپڑ کھایا تھا وہ درویش مجھے پاکستانی عوام کی کوئی علامت محسوس ہورہی ہے ۔جس کا غصہ روز بہ روز بڑھتا جارہا ہے ۔عدالتوں میں ججوں کے خلاف ہنگامے عوام نا پسندیدہ انداز میں دیکھ رہے ہیں ۔گزشتہ روزمسلم لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد نے کالے کوٹ بازار سے خریدے تھے ۔سپریم کورٹ کے زیر نگرانی نیب عدالت پر حملہ سپریم کورٹ پر حملہ ہے یعنی نون لیگ نے اپنی تاریخ دہرا دی ہے ۔پھر بیان جاری فرما دیا ہے مسلم لیگ نون عدالتوں کا احترام کرتی ہے ۔لوگوں کو اس بات کاغصہ بھی ہے کہ چلو ملک کے اندر دوچارجاتی امرا اور بنالیتے مگرملک سے باہر اربوں روپے نہ لےکر جاتے ۔غریب عوام کے منہ سے نوالے نہ چھینتے ۔

غربت زدہ عوام کا جلال دیکھ کر میں اکثر سوچنے لگتا ہوں کہ وہ دن دور نہیں جب تخت گرائے جائیں اور تاج اچھالے جائیں گے۔ فیض صاحب تو یہ منظر نہیں دیکھ سکے تھے مگر مجھے پورا یقین ہے ’’ہم دیکھیں گے۔ لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے۔۔وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے۔۔جو لوحِ ازل میں لکھا ہے۔۔جب ظلم و ستم کے کوہ گراں۔۔روئی کی طرح اُڑ جائیں گے۔۔ہم محکوموں کے پاؤں تلے۔۔یہ دھرتی دھڑدھڑدھڑکے گی اور اہلِ حکم کے سر اوپرجب بجلی کڑ کڑ کڑکے گی۔جب ارضِ خدا کے کعبے سے۔سب بُت اُٹھوائے جائیں گے۔ہم اہلِ صفا مردودِ حرم ۔مسند پہ بٹھائے جائیں گے۔سب تاج اچھالے جائیں گے۔سب تخت گرائے جائیں گے۔بس نام رہے گا اللہ کاجو غائب بھی ہے حاضر بھی جو ناظر بھی ہے منظر بھی ۔اٹھّے گا انا الحق کا نعرہ۔جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو۔اور راج کرے گی خلقِ خدا۔جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو۔لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی چند دن پہلے کسی خونی انقلاب کی دبے لفظوں میں پیشگوئی کی ہے۔

175 — ایک پرندے سے مکالمہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-175 | ↑ فہرست

ایک پرندے سے مکالمہ

====================

ایک پرندے سے مکالمہ

وزیرداخلہ کو رینجرز کے اہلکاروں نے سابق وزیراعظم کے پیچھے جانے سے روک دیا۔ شہبازوں سے ممولے لڑا دئیے گئے۔ ریاست کے اندر ریاست کا الزام انگریز آقائوں تک شکایت پہنچانے کے لئے انگریزی زبان میں لگایا گیا۔ انسان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سزا یافتہ شخص کو ملک کی باگ ڈور سنبھالنے والی پارٹی پر حکومت کرنے کا آئینی حق دے دیا گیا۔ دیانت داری اور بددیانتی ایک ہی پلڑے میں رکھ دی گئیں۔ پاکستان کی سیاسی اشرافیہ نے اپنے گاڈ فادر کی قوتِ اقتدار کو برقرار رکھنے کے لئے آئین کے چہرے پر سیاہی تھوپ دی۔ حیف صد حیف کہ وہ لوگ جو عمر بھر سچائی، ایمان داری اور قانون کی حاکمیت کی تحریک چلاتے رہے آج ایک گاڈ مافیا کے لئے جھوٹ کے جسم پر سچ کا لباس چڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ شاید دولت کی ریل پیل اور اقتدار کے کھیل نے اُن کے ہوش و حواس معطل کر دئیے ہیں۔ پاکستان کے سادہ لوح عوام حیرت سے انہیں دیکھ رہے ہیں کہ کل تک یہی تھے جو کہتے تھے کہ یوسف رضا گیلانی! تم نے ابھی تک اقتدار چھوڑ نہیں۔ تمہیں عدالت نے تیس سیکنڈ کی سزا سنا دی ہے۔ اداروں میں موجود چند ایمان دار شخصیات بھی ششدر ہیں کہ انصاف اور بے انصافی کے درمیان کیسے جوڑ لگا دیا گیا ہے۔ آج اگر ایک نااہل شخص صدر ہوسکتا ہے تو کل ایک چور قاضی القضاہ بھی بن سکے گا۔ ملک پاک کے نظام کے پائوں اُس ڈھلوان پر رکھ دئیے گئے ہیں جہاں واپسی ممکن نہیں۔ اب یہ نظام لڑکھڑاتا ہوا پستیوں کی طرف جائے گا۔ وہ جو چند گنے چنے وطن پرست دانشور ہیں وہ سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں کہ اب جھوٹ کی کالک اور سچ کی سفیدی کو کیسے جدا کیا جائے۔ اب وہ لڑائی مجبوری بنتی چلی جارہی ہے جس نے دن اور رات کے فرق کو اجاگر کرنا ہے۔ یقیناً یہ لڑائی بھی شاہراہ دستور پر ہی لڑی جائے گی۔ یہ حسن اتفاق ہے کہ دونوں قوتیں اِسی سڑک پر آباد ہیں۔ میری مراد پارلیمنٹ ہائوس اور سپریم کورٹ سے ہے۔ وہ جن کے بارے میں مریم نواز فرماتی ہیں کہ وہ نظر نہیں آتے۔ شاید اُن کا بھی اِسی سڑک کے کسی کنارے پر بسیرا ہے۔ لگتا ہے موجودہ حکومت نے سیاسی شہادت کے لئے قانون اور انصاف کو ٹکریں مارنا شروع کردی ہیں۔ اِسی سڑک پر پارلیمنٹ ہائوس بھی ہے اور ایوانِ عدل بھی اور دونوں عمارتوں میں فاصلہ نہ ہونے کے برابر ہے اور دونوں کے باسی ایک دوسرے سے کہہ رہے ہیں؎

دوگھروں کے قرب کی اِس انتہا کے باوجود

تیرے دل سے میرے دل تک فاصلہ رہ جائے گا

ایک عمارت کے باسی مفادات کے کھیل میں ایک دوسرے کا ہاتھ بٹا رہے ہیں اور اپنے نااہل سربراہ کےبچائو کے لئے ترمیم پہ ترمیم کرتے جا رہے ہیں۔ شاید ان لوگوں کو نہ جمہور سے غرض ہے نہ جمہوریت سے۔ نہ آئین سے خوف آتا ہے نہ قانون سے۔ بس دل میں ایک ہی خیال ہے کہ ہمارا کھیل جاری رہنا چاہئے چاہے آئین کا چہرہ مسخ ہی کیوں نہ ہوجائے۔ دوسری عمارت کے باسی نہ صرف اِن الٹی سیدھی ترمیموں کو تول رہے ہیں بلکہ ترمیمیں کرنے والوں کی اندرونی پرتیں کھول بھی رہے ہیں۔

یقیناً یہ تمام معاملات کسی طوفان کی نشان دہی کررہے ہیں۔ لگتا ہے کوئی آندھی آنے والی ہے۔ بڑے بڑے درخت اکھڑنے والے ہیں۔ ممکن ہے یہی کھیل کا آخری منظر ثابت ہو۔ مجھے اس طوفان کا رنگ تو نہیں دکھائی دے رہا۔ لال، پیلا، سبز خاکی کچھ بھی ہوسکتا ہے مگر ہوائوں کے تیور بتا رہے ہیں کہ کچھ ہونے والا ہے۔ کہتے ہیں کہ زلزلوں اور آندھیوں کا پتہ پرندوں کو پہلے چل جاتا ہے۔ کل شام اپنی ملاقات بھی ایک پرندے سے ہوئی۔ اس کے پر مٹی جیسے تھے اور پنجے کالے سیاہ تھے۔ سر پر کلغی ٹوپی بھی تھی۔ اس نے مجھے بتایا کہ اب کے جو طوفان آرہا ہے اس میں صرف شاخیں اور تنے نہیں ٹوٹیں گے درخت ہی جڑوں سے اکھڑ جائیں گے۔ منظروں میں دور دور تک اکھڑے ہوئے درخت، ٹوٹی ہوئی شاخیں، بکھرے ہوئے پتے، گرد آلود ہوائیں نظر آئیں گی لیکن اس مرتبہ ہر چیز کی ری سائیکلنگ کی جائے گی۔ اکھڑنے والے بڑے بڑے درختوں سے عام لوگوں کے استعمال کے لئے فرنیچر بنایا جائے گا۔ درختوں کی جڑیں غریبوں کے چولہوں میں آگ جلانے کا کام دیں گی۔ ٹوٹے ہوئے پتے نئی فصلوں کے لئے کھاد کا کام کریں گے۔ اُس پرندے نے بتایا کہ اس مرتبہ مالی ایسے درخت لگائیں گے جن پر چڑیلوں کا بسیرا نہیں ہوگا۔ جن کے سائے میں بھوت پریت نہیں ہونگے اور نہ ہی اِن سایہ دار درختوں کا ثمر ایکسپورٹ کرنے دیا جائے گا۔ سارا ثمر گھر کے لوگ کھائیں گے مگر اس خوبصورت منظر سے پہلے کے خوفناک منظر سے ڈر لگ رہا ہے۔ کیونکہ جب طوفان آتے ہیں آندھیاں چلتی ہیں تو پھر وہ کچھ تمیز نہیں کر پاتیں ان کی بربادیاں ہر سمت اپنے رنگ بکھیر دیتی ہیں اللہ تعالیٰ اس ملک پاک کو اُن تباہیوں سے محفوظ رکھے۔ بے شک بستیاں اجڑتی ہیں تو انہیں نئے سرے سے آباد کیا جاتا ہے۔ پہلے سے زیادہ خوبصورت انداز میں اور زیادہ مضبوط بنیادوں پر۔ ممکن ہے اِسی وجہ سے وہ پرندہ بار بار مجھے کہہ رہا تھا کہ میری برسوں کی زندگی گواہ ہے کہ جب بھی راتوں کو جنوں اور بھوتوں کا رقص ہوا۔ جب بھی سیاہیوں نے خوف کی فضا پیدا کی تو کوئی چراغ جل اٹھا۔ اس مرتبہ جو چراغ جلےگا۔ ان شاء اللہ وہ صبح ہونے تک جلتا رہے گا اس کی روشنی ہمارے راستوں کو منور کرتی رہے گی۔ اللہ کرم کرے مجھے اُس اندھیرے سے بھی بہت خوف آتا ہے جو چراغ تلے ہوتا ہے۔

176 — نیا وزیراعظم

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-176 | ↑ فہرست

نیا وزیراعظم

====================

نیا وزیراعظم

مںصور آفاق

میں نے نون لیگ کے اہم کارکن سے سوال کیا کہ ’’نون لیگ میں سب سے زیادہ شریف آدمی کون ہے جو شریف فیملی کا دلی طور پرہمدرد بھی ہو‘‘ تو اس نے خاصی دیر سوچا اور پھر بولا ’’پیر امین الحسنات شاہ ‘‘۔ میں نے حیرت سے کہا’’انہیں تو نواز شریف نے فل وفاقی وزیر بھی نہیں بنایا تھا۔ وزیر مملکت بنایا ہوا تھا۔ حالانکہ دنیا بھر میں ان کے لاکھوں چاہنے والے ہیں۔ میں نےبڑے بڑے لوگوں کو ان کے پائوں میں بیٹھے ہوئے دیکھا ہے۔‘‘ وہ کہنے لگا ’’ شریف آدمی ہونے کے نقصان بھی توہوتےہیں ‘‘۔ میں نے کہا۔ ’’ ممکن ہے وہ نواز شریف سے زیادہ شہباز شریف کے قریب ہوں ‘‘۔ تو اس نے کہا۔ ’’تمہارا خیال درست ہے۔ پیر امین الحسنات شاہ شہباز شریف کے بارے میں زیادہ اچھے خیالات رکھتے ہیں۔ ویسے یہ جوعبوری حکومت کےلئے وزیر اعظم بنانا ہے اسکےلئے ان سے بہتر کوئی اور آدمی شہباز شریف اور نواز شریف کے پاس نہیں مگر میں فیملی میں اختلافات کے سبب توقع نہیں رکھتا کہ وہ کوئی بہتر فیصلہ کر سکیں گے۔ جو لوگ چاہتےکہ عبوری وزیر اعظم خرم دستگیر،شاہد خاقان عباسی یا اسی قبیل کا کوئی اور شخص ہونا چاہئےوہ دراصل اس امکان کو رد نہیں کرنا چاہتے کہ ممکن ہے پینتالیس دنوں کے بعد بھی وہ شخصیت وزیراعظم کے طور پربرقرار رہے۔ بے شک ابھی تک اِس فیملی نے اپنے کپڑے سڑک پر نہیں دھوئے مگرمسائل بہت ہیں۔ ‘‘

اس جملے نے دماغ کی کچھ کھڑکیاں اور کھول دیں۔ میں سوچنے لگا کہ پانامہ کیس توابھی ختم نہیں ہوا صرف نیب کی طرف منتقل کیا گیا ہے۔ چاہے الیکشن دوہزار اٹھارہ میں ہوں یا اس سے پہلے،شریف کےلئے دوبارہ اقتدار میں آناممکن نہیں رہا۔ اگلے پانچ سال پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت ہو گی۔ ہاںشریف فیملی اپنے آپ کوسیاسی طور پر زندہ رکھنے کی بھرپورکوشش کر سکتی ہے اوراس کے نتیجے میں وہ 2023میںدوبارہ اقتدار حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوسکتی ہے مگر اس وقت عمران خان فتح یاب ہو چکے ہیں شریف فیملی شکست سے دوچار ہو چکی ہے۔ کل کی سیاست کےلئے شریف فیملی کے پاس دو فرد رہ گئے ہیں۔ حمزہ شریف اور سلیمان شریف۔ مجھے یقین ہے کہ شریف فیملی کے باقی تمام ارکان رفتہ رفتہ مستقبل قریب میں انہی ریفرنس میں نااہل قرار دے دئیے جائیں گے۔ جو نیب کو بھیجے گئے ہیں جس کی نگرانی سپریم کورٹ کے ایک معزز جج کریں گے۔

میں نےاپنے کالم میں لکھا تھا۔ ’’پانامہ کیس کا فیصلہ اگرشریف خاندان کیخلاف آگیا تو اس کا مفہوم یہ نہیں ہو سکتا کہ یہ کوئی جمہوریت کے خلاف فیصلہ آیا ہے۔ ان شاءاللہ جمہوریت اسی طرح رواں دواں رہے گی۔ دوماہ کے بعدنواز شریف کی جگہ شہباز شریف آجائیں گے۔ ہاں اگر شہباز شریف نے نون لیگ کی قیادت نہ سنبھالی تو پھر ممکن ہے کہ انتخابات وقت سے پہلے ہو جائیں وگرنہ انتخابات اپنے وقت پر ہونگے۔ ممکن ہے کہ چوہدری نثار علی خان کسی وقت بھی اسمبلی سیٹ چھوڑ دیں مگر یہ طے ہےجس روز شہباز شریف وزیر اعظم بنیں گے۔ اُس روز چوہدری نثار پاکستان کےوزیر خارجہ ہونگے۔ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ بے پناہ محنت کے باوجودطلال چوہدری، دانیال عزیزاور ان کے ہمنوائوں کے حصے میں کوئی وزارت نہیں آئے گی‘‘بارہ جولائی کے میرے کالم کا عنوان ہی یہی تھا۔ ’’وزیر اعظم شہباز شر یف ‘‘اور اس وقت وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے آئندہ وزیر اعظم بنانے کا اعلان ہو چکا ہے مگر سوال پیدا ہوتا ہے کہ حمزہ شریف کیوں نہیں۔ شہباز شریف کیوں وزیر اعلیٰ شپ چھوڑیں۔ اپنی ایم پی اے کی سیٹ سے مستعفی ہوں اور ایم این اے کےلئے الیکشن لڑیں۔ یہ ضروری تو نہیں کہ پنجاب کے مقبول وزیراعلیٰ شہباز شریف موجودہ صورت حال میں این اے ایک سو بیس پرکامیاب ہوجائیں۔ انتخابات میں کئی طرح کی صورت حال پیدا ہوجایا کرتی ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ شہباز شریف جب اپنے کاغذات ِ نامزدگی جمع کرائیں توایسے اعتراضات سامنے آ جائیں جن کے سبب عدلیہ کو ان کے کاغذات مسترد کرنے پڑ جائیں۔ ان کے خلاف بھی نیب میں سپریم کورٹ ریفرنس بھیج چکی ہے۔

سوال بڑا واضح اور سیدھا سادہ ہے کہ حمزہ شریف وزیر اعظم کیوں نہیں ہوسکتا۔ وہ شہباز شریف کابیٹا ہی نہیں نواز شریف کا سابقہ سیاسی جانشین بھی ہے اور ایم این اے بھی ہے۔ اسے کسی الیکشن کی ضرورت نہیں۔ کہیں یہ شہباز شریف کے خلاف کوئی سازش تو نہیں۔ سپریم کورٹ حدیبیہ پیپرز ملز کا کیس سرسبز کرچکی ہے۔ اصغر خان کیس پرعملدر آمد کےلئے عدلیہ سےایف آئی اے کوحکم ملنے والا ہے۔ شریف خاندان کے جتنے ریفرنس سپریم کورٹ نے بھیجے ہیں ان کو دیکھتے ہوئے معروف ماہر قانون فروغ نسیم کہا ہے سابق وزیراعظم نواز شریف اور باقی فیملی کو بھی ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کرا لینی چاہئے کیونکہ جن دفعات کے تحت یہ ریفرنس بھیجے گئے ہیں ان میں گرفتاری ضروری سمجھی جاتی ہے۔ میرے خیال میں نواز شریف کو چاہئے کہ نون لیگ کی قیادت شہباز شریف کو دیں اور حمزہ شریف کو وزیر اعظم بنا دیں تو ممکن ہے کہ کسی حد تک ان کے برباد شدہ مستقبل میں کچھ بہتری آجائے۔

یہ تو طے ہے کہ نون لیگ کےلئے اب آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت روکنا ممکن نہیں نظر آرہا۔ فتح کا تاج عمران خان کے سر پر سج چکا ہے۔ عوامی مقبولیت توہمیشہ عمران خان کی بہت زیادہ رہی ہے۔ نون لیگ کے سابق وزراء بشمول جاوید ہاشمی ان پر اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ ہونے کا الزام لگا رہے ہیں اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس وقت عمران اسٹیبلشمنٹ کی آنکھوں کا تارہ بھی ہے ایسی صورت میں انہیں اقتدار تک پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

177 — تبدیلیوں کے تیس دن

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-177 | ↑ فہرست

تبدیلیوں کے تیس دن

====================

تبدیلیوں کے تیس دن

منصور آفاق

بہت سی کاریں وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے گیٹ میں قطار در قطار داخل ہوئیں ۔ہر کارکے آگے اسٹیل کا راڈ موجودتھا۔ تھوڑی دیر کے بعد ہر کار کے ڈرائیور نے اسٹیل کے اُس راڈ پر جھنڈاچڑھا دیا اور پھرپارکنگ میں جھنڈے والی گاڑیوں کا اتوار بازار لگ گیا۔آئین کے تحت جتنے وزیر بنائے جا سکتے تھے تقریباًاُتنے یعنی سینتالیس بنا دئیے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں سینتالیس کے عدد کی اہمیت کو بھی سامنے رکھا گیا تھا۔سات اور چار کو جمع کیا جائے تو گیارہ بن جاتے ہیں اور گیارہ کےعدد کی پراسراریت کواہل ہندسہ خوب پہچانتے ہیں ۔ایک آدھ دن میں ان تمام وزارتوں کے پارلیمانی سیکرٹری بھی بنا دئیے جائیں گے۔۔پانچ سات وزیر اعظم کے مشیر بھی ضروری ہیں ۔یعنی آنے والے دنوں میں یہ تعداد ایک سوسے کہیں بڑھ جائے گی ۔اس کثیر تعداد پہ اہل لاہور نے افسوس کے ساتھ تبصرہ کیا کہ اتنےلوگوں میں حمزہ شریف کا نام شامل نہیں ہوسکا۔ان وزیروں میں کسی کو بھی پارلیمانی سیکرٹری بنا کر حمزہ شریف کو وزیر بنایا جاسکتا تھا۔کیا حمزہ شریف نے بھی چوہدری نثار علی خان کی طرح خود وزیر بننے سے انکار کردیا ہے یاکوئی اور معاملہ ہے ۔کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں حمزہ شریف نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ووٹ بھی نہیں دیا ۔تقریب ِ حلف وفاداری میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی شرکت نہیں کی حالانکہ اس دن وہ مری میں حمزہ شریف کے گھر میں موجود تھے ۔کچھ معاملات ہیں جنہیں میڈیا میں آنے سے روکا جارہا ہے ۔چوہدری نثار علی خان کسی وقت بھی حقائق سے پردہ اٹھا سکتے ہیں ۔یہ سوال بھی کیا جارہا ہے کہ اتنے زیادہ وزراء کی کیا ضرورت تھی۔قومی اسمبلی کے نون لیگ کے ارکان 188 ہیں جن میں سے 35 اسپیشل سیٹ پر خواتین ایم این اے ہیں ۔پانچ چھ اسپیشل سیٹ اور ہیں ۔یعنی تقریباً ہر شخص کے پاس اگلے دس ماہ تک کوئی نہ کوئی عہدہ ضرور ہوگا ۔شاید نون لیگ کے پاس تمام ممبران کو اپنے ساتھ جوڑ کر رکھنے کایہی وہ واحد طریقہ تھا ۔

یہ انگارہ بھی دہک رہا ہے کہ شہباز شریف نے وزیراعلیٰ شپ چھوڑنے سے خود انکار کیا ہے یا انہیں ڈیڑھ ماہ بعد وزیر اعظم بنانے کا اعلان دراصل ایک ’’فریبِ دلنواز ‘‘ تھا۔ان کےلئے بھی اور ان کے چاہنے والوں کےلئے بھی ۔نون لیگ کی صدارت کا بھی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا ۔زیادہ امکانات یہی ہیں کہ وہ بھی بیگم کلثوم نواز کے حصے میں آئے گی یعنی مستقبل میں نون لیک کا قانونی نام شین لیگ نہیں کاف لیگ ہوگا ۔چونکہ پہلے بھی ایک قاف لیگ موجود ہے اس لئے شایددونوں میں نقطوں میں فرق کو ملحوظ ِ خاطر رکھا جائے گا ۔یہ بھی سننے میں آ رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کے متعلق نون لیگ کے پالیسی میکرز میں اختلافات بہت گہرے ہوگئے ہیں ۔حکومتی احتجاجی تحریک کسی بھی سوچنے سمجھنے والے کے حلق سے نہیں گزر رہی ۔شاید یہ دنیا کی وہ پہلی احتجاجی تحریک ہوگی جو حکومتِ وقت شروع کرے گی ۔

ایک سلگن یہ بھی ہے کہ وزارتوں میں ردوبدل اور نئے اور وزراء کے تقرر کے پس منظر میں مختلف میسجز موجود ہیں ۔ خواجہ آصف کووزارتِ خارجہ دے کر چوہدری نثار کو کوئی پیغام دیا گیا ہے ۔سنا ہے انہوں نے ایک بارنواز شریف سے وزیر خارجہ بننے کی خواہش کی تھی ۔طلال چوہدری اور دانیال عزیز وغیرہ کو وزیر بنا کر نون لیگ کےاُس گروپ کومیسج دیا گیا جواداروں سے لڑائی پر کسی صورت میں بھی تیار نہیں جس کے سر خیل وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں ۔

مشاہد اللہ کو وزارت دےکراسٹیبلشمنٹ کو یہ پیغام دیا گیا ہےکہ اُس نے جو کچھ کہا تھا اُس میں ہماری منشا شامل تھی ۔اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنا کر ان کے خلاف تفتیش کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ تمہیں ایک وزیر خزانہ کو گرفتار کرنا ہوگا۔

اگلے تیس دن پاکستانی سیاست و حکومت کےلئے بہت اہم ہیں۔امکانات میں ہے کہ وزارت ِ خزانہ کسی اور کے سپرد کی جائے گی ۔اُس وزیر کی تلاش وزیر اعظم نے ابھی سے شروع کر دی ہے ۔خواجہ سعد رفیق کے کیس کا فیصلہ اِنہی تیس دنوں میں آنے کا قوی امکان ہے۔ ریلوے کی وزارت کےلئے نئے امیدوار تیار ہوجائیں ۔ریفرنس دائر ہونے کے بعد کچھ گرفتاریاں بھی ضروری سمجھی جارہی ہیں ۔ظفر حجازی کے بعد نیشنل بنک کے صدر تک بھی کسی وقت قانون کے لمبے ہاتھ پہنچ سکتے ہیں ۔توہین ِ عدالت کے مقدمے میں بھی کچھ لوگ نااہل ہونے والے ہیں ۔ڈاکٹر طاہر القادری آٹھ اگست کو لاہور پہنچنے والے ہیں اور سانحہ ماڈل ٹائون میں شہید ہونے والوں کے قصاص کےلئے اور باقر نجفی رپورٹ کو منظرعام پر لانے کےلئے سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک دینے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں ۔عائشہ گلالئی کے والد اور نون لیگ کی ایک اہم شخصیت کی ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ منظر عام پر آنے والی ہے ۔کرپشن کے کیس میں عائشہ گلالئی کو جلد ہی ضمانت قبل ازگرفتاری کی ضرورت پڑنے والی ہے ۔پشاور ہائی کورٹ میں عائشہ گلالئی کی دماغی صحت کے چیک اپ کےلئے ایک درخواست جمع کرائی جارہی ہے جس کے مطابق وہ ڈپریشن کی مریضہ ہیں اور کئی سال سے ڈپرپشن کی ادویات استعمال کررہی ہیں ۔

سپریم کورٹ میں ایک درخواست یہ بھی دی جارہی ہے کہ یہ جو’’ اقامہ ‘‘ہے ۔اس کی حیثیت کا تعین کیا جائے۔ چونکہ عرب ممالک میں کسی غیرملکی کو جو حقوق دیئے جاتے ہیں۔ اقامہ اس کی آخری حد ہے۔ یعنی ایک طرح سے یہی عرب ممالک کی طرف سے کسی غیرملکی کودی جانےوالی شہریت ہے۔ اس لئے اقامہ رکھنے کا مطلب دہری شہریت رکھنا ہے اور اس معیار پر جتنے لوگ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اقامہ ہولڈر ہیں ان کی رکنیت فوری پر منسوخ کی جائے۔ اگر کوئی ایسا فیصلہ آ گیا تو وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ دونوں کےلئے مسائل پیدا ہوجائیں گے۔ آئی جی آزاد کشمیر کو ڈی جی ایف آئی اے لگانے کے معاملہ پر بھی کئی تحفظات سامنے آنے والے ہیں۔ سپریم کورٹ اصغر خان کیس پر عمل درآمد کےلئے ایف آئی اے سے پوچھنے والی ہے۔ یہ بھی پانامہ کیس کے فیصلے میں موجود ہے کہ سپریم کورٹ کا مقرر کردہ جج نیب کے ساتھ ایف آئی اے میں بھی ایسے کیسز کی نگرانی کرے گا۔ کئی ہوٹر بجاتی ہوئی گاڑیاں خاموش ہوجائیں گی۔ اسٹیل کے راڈوں سے کئی جھنڈے اتر جائیں گے۔

178 — نون لیگ کا گھنٹہ گھر

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-178 | ↑ فہرست

نون لیگ کا گھنٹہ گھر

====================

نون لیگ کا گھنٹہ گھر

منصور آفاق

نون لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آکھڑی ہوئی ہیں ۔ایک نون لیگی نے مجھے کہاکہ ہم نے بے مہر کوفیوں کو چھوڑ دیا ہے اور اب ہم سیاست کے کربلا میں تن و تنہا کھڑے ہیں ۔اس جملے میں اتنی کاٹ تھی کہ ممکن تھا کہ میرے اندر کا پتھر پگھل کر آنکھوں میں سمٹ آتامگر مجھے مولانا فضل الرحمن یاد آ گئے ۔بے شک اس وقت ڈان لیکس کے معاملہ پر ٹویٹ ،پانامہ لیکس کافیصلہ ،عمران خان کے جلسے ،پیپلز پارٹی کی ترش زبان ،وکیلوں کا احتجاج فیملی اختلافات اور چین کی جمہوریت سے عدم دلچسپی جیسے مسائل نون لیگ کی حکومت کو در پیش ہیں لیکن ابھی بازار میں فروخت ہونے کےلئے بہت کچھ موجود ہے ۔نون لیگ کی حکومت اس وقت مسائل کا گھنٹہ گھر بنی ہوئی ہے ۔یہ جو آٹھ معاملات کے بازار ہیں ان میں اس وقت پہلا معاملہ ڈان لیکس کا ہے جو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈان اخبار اور متنازع صحافی سرل المیڈا کے خلاف انضباطی کارروائی کےلئےآل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔اس سلسلےمیں آج اس کا اجلاس بھی ہوا ہے۔ وہ کیا کارروائی کرتے ہیں ۔یہاں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ اے پی این ایس کا دائرہ اختیار کیا ہے۔

دوسرا معاملہ پانامہ لیکس کا ہے ۔جس میں جے آئی ٹی نواز شریف اور ان کی فیملی کے حق میں فیصلہ دیتی دکھائی نہیں دےرہی ۔کچھ لوگ کہہ رہے ہیں ڈان لیکس میں حکومت کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا مطلب ہی یہی ہے کہ پانامہ کیس کےمعاملہ کو پیچیدہ تر کیا جائے۔

نون لیگ کےلئے سب سے بڑا مسئلہ عمران خان ہیں۔ دراصل انہوں نے کبھی دل سے نون لیگ کی حکومت کو تسلیم ہی نہیں کیا۔وہ سچے دل سے یہی سمجھتے ہیں کہ نون لیگ نے ایک ریٹائرڈ ہوجانے والے افسر کے تعاون سے انتخابات کے نتائج تبدیل کئے اور چور دروازے سے اقتدار میں پہنچ گئی ۔سو عمران خان مسلسل اپنے حق کےلئے برسرپیکار ہیں ۔اس وقت پانامہ کیس کے حوالےسے انہوں نے ملک بھر میں احتجاجی جلسوں کا آغازکیاہے ۔ان کے ہاتھ میں سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہوا ہے ان کا خیال ہے کہ وہ سیاسی طور پر نون لیگ کو نقصان پہچانے کےلئے کافی ہے اور وہ وہی فیصلہ لے کر شہر شہر جا رہے ہیں لوگوں کو بتا رہے ہیں کہ سپریم کورٹ کے دو سینئر ترین ججوں نے نوازشریف کے بارے میں کیا کہا ہے۔اس عمل نے اس کوشش پر پانی پھیر دیا ہےجومسلم لیگ نون نے مٹھائی بانٹ کر ثابت کرنے کی کوشش تھی کہ فیصلہ اس کے حق میں آیا ہے ۔

اِ س پہ طرفہ تماشا یہ ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی جو چارسال نون لیگ کی مکمل حمایت کرتی چلی آرہی تھی اچانک اس کے سامنے آکر کھڑی ہوگئی ہے۔وکیلوں نے بھی تحریک شروع کرنے کااعلان کردیاہے۔فیملی کے مبینہ اندرونی اختلافات بھی سامنے آرہے ہیں ۔یہ خیال بھی پایا جاتا ہے کہ نون لیگ کے کارکن یہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کے بعدوزارت عظمی کی کرسی پرشہباز شریف کوبراجمان ہونا چاہئے مگر نواز شریف اپنے بعد اپنی بیٹی مریم نواز کو وزیر اعظم بنانا چاہتے ہیں۔اور آخری بات نواز شریف کواس بات کی بہت توقع تھی کہ چین ان کی حکومت کا بھرپور ساتھ دےگا ۔ خاص طور پر سی پیک کی وجہ سے پاکستان میں جمہوریت کی حمایت جاری رکھے گا مگر انہیں اب اس بات کا بھی احساس ہو رہا ہے کہ جمہوریت شاید دوست ملک کا مسئلہ نہیں ہے۔ان حالات میں نون لیگ تقریباً اکیلی ہوتی جارہی ہے ۔

جو اس وقت تک نون لیگ کے ساتھ ہیں اطلاعات کے مطابق وہ بھی ساتھ چھوڑنے والے ہیں ۔کچھ لوگوں کی یہ کوشش بھی ہے کہ نون لیگ کو بالکل اکیلا چھوڑ دیا جائے ۔تاکہ پھر کسی بارہ اکتوبر کے بارہ کبوتر فضا میں پھڑ پھڑاتے پھریں مگر نون لیگ بھی جانتی ہے کہ پاکستانی سیاست میں ایسی سرفروشی نادانیوں کا نام ہے؟ اس ساری صورت احوال میں میرے نزدیک تو نواز شریف کو اپنی خوش قسمتی پر رشک کرنا چاہئے کہ انہوں نے اتنی کم مدت میں اصل چہروں کو پہچان لیا ہے۔مگر نہیں وہ انہیں پہلے سے ہی جانتے ہیں اُس وقت سے جب وہ جدہ میں ہوتے تھے۔اُس عرصہ اشک و آہ نے بے شمار چہروں سے نقابیں کھینچ لی تھیں مگرنواز شریف نے اعلیٰ ظرفی کا مظا ہرہ کرتے ہوئے پھر انہیں سینے سے لگایا یعنی آستینوں میں سانپ ڈال لئے ۔پتہ نہیں نواز شریف نے یہ سپیروں والا شوق کیوں پال رکھا ہے۔نون لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آکھڑی ہوئی ہیں ۔ایک نون لیگی نے مجھے کہاکہ ہم نے بے مہر کوفیوں کو چھوڑ دیا ہے اور اب ہم سیاست کے کربلا میں تن و تنہا کھڑے ہیں ۔اس جملے میں اتنی کاٹ تھی کہ ممکن تھا کہ میرے اندر کا پتھر پگھل کر آنکھوں میں سمٹ آتامگر مجھے مولانا فضل الرحمن یاد آ گئے ۔بے شک اس وقت ڈان لیکس کے معاملہ پر ٹویٹ ،پانامہ لیکس کافیصلہ ،عمران خان کے جلسے ،پیپلز پارٹی کی ترش زبان ،وکیلوں کا احتجاج فیملی اختلافات اور چین کی جمہوریت سے عدم دلچسپی جیسے مسائل نون لیگ کی حکومت کو در پیش ہیں لیکن ابھی بازار میں فروخت ہونے کےلئے بہت کچھ موجود ہے ۔نون لیگ کی حکومت اس وقت مسائل کا گھنٹہ گھر بنی ہوئی ہے ۔یہ جو آٹھ معاملات کے بازار ہیں ان میں اس وقت پہلا معاملہ ڈان لیکس کا ہے جو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈان اخبار اور متنازع صحافی سرل المیڈا کے خلاف انضباطی کارروائی کےلئےآل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔اس سلسلےمیں آج اس کا اجلاس بھی ہوا ہے۔ وہ کیا کارروائی کرتے ہیں ۔یہاں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ اے پی این ایس کا دائرہ اختیار کیا ہے۔

دوسرا معاملہ پانامہ لیکس کا ہے ۔جس میں جے آئی ٹی نواز شریف اور ان کی فیملی کے حق میں فیصلہ دیتی دکھائی نہیں دےرہی ۔کچھ لوگ کہہ رہے ہیں ڈان لیکس میں حکومت کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا مطلب ہی یہی ہے کہ پانامہ کیس کےمعاملہ کو پیچیدہ تر کیا جائے۔

نون لیگ کےلئے سب سے بڑا مسئلہ عمران خان ہیں۔ دراصل انہوں نے کبھی دل سے نون لیگ کی حکومت کو تسلیم ہی نہیں کیا۔وہ سچے دل سے یہی سمجھتے ہیں کہ نون لیگ نے ایک ریٹائرڈ ہوجانے والے افسر کے تعاون سے انتخابات کے نتائج تبدیل کئے اور چور دروازے سے اقتدار میں پہنچ گئی ۔سو عمران خان مسلسل اپنے حق کےلئے برسرپیکار ہیں ۔اس وقت پانامہ کیس کے حوالےسے انہوں نے ملک بھر میں احتجاجی جلسوں کا آغازکیاہے ۔ان کے ہاتھ میں سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہوا ہے ان کا خیال ہے کہ وہ سیاسی طور پر نون لیگ کو نقصان پہچانے کےلئے کافی ہے اور وہ وہی فیصلہ لے کر شہر شہر جا رہے ہیں لوگوں کو بتا رہے ہیں کہ سپریم کورٹ کے دو سینئر ترین ججوں نے نوازشریف کے بارے میں کیا کہا ہے۔اس عمل نے اس کوشش پر پانی پھیر دیا ہےجومسلم لیگ نون نے مٹھائی بانٹ کر ثابت کرنے کی کوشش تھی کہ فیصلہ اس کے حق میں آیا ہے ۔

اِ س پہ طرفہ تماشا یہ ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی جو چارسال نون لیگ کی مکمل حمایت کرتی چلی آرہی تھی اچانک اس کے سامنے آکر کھڑی ہوگئی ہے۔وکیلوں نے بھی تحریک شروع کرنے کااعلان کردیاہے۔فیملی کے مبینہ اندرونی اختلافات بھی سامنے آرہے ہیں ۔یہ خیال بھی پایا جاتا ہے کہ نون لیگ کے کارکن یہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کے بعدوزارت عظمی کی کرسی پرشہباز شریف کوبراجمان ہونا چاہئے مگر نواز شریف اپنے بعد اپنی بیٹی مریم نواز کو وزیر اعظم بنانا چاہتے ہیں۔اور آخری بات نواز شریف کواس بات کی بہت توقع تھی کہ چین ان کی حکومت کا بھرپور ساتھ دےگا ۔ خاص طور پر سی پیک کی وجہ سے پاکستان میں جمہوریت کی حمایت جاری رکھے گا مگر انہیں اب اس بات کا بھی احساس ہو رہا ہے کہ جمہوریت شاید دوست ملک کا مسئلہ نہیں ہے۔ان حالات میں نون لیگ تقریباً اکیلی ہوتی جارہی ہے ۔

جو اس وقت تک نون لیگ کے ساتھ ہیں اطلاعات کے مطابق وہ بھی ساتھ چھوڑنے والے ہیں ۔کچھ لوگوں کی یہ کوشش بھی ہے کہ نون لیگ کو بالکل اکیلا چھوڑ دیا جائے ۔تاکہ پھر کسی بارہ اکتوبر کے بارہ کبوتر فضا میں پھڑ پھڑاتے پھریں مگر نون لیگ بھی جانتی ہے کہ پاکستانی سیاست میں ایسی سرفروشی نادانیوں کا نام ہے؟ اس ساری صورت احوال میں میرے نزدیک تو نواز شریف کو اپنی خوش قسمتی پر رشک کرنا چاہئے کہ انہوں نے اتنی کم مدت میں اصل چہروں کو پہچان لیا ہے۔مگر نہیں وہ انہیں پہلے سے ہی جانتے ہیں اُس وقت سے جب وہ جدہ میں ہوتے تھے۔اُس عرصہ اشک و آہ نے بے شمار چہروں سے نقابیں کھینچ لی تھیں مگرنواز شریف نے اعلیٰ ظرفی کا مظا ہرہ کرتے ہوئے پھر انہیں سینے سے لگایا یعنی آستینوں میں سانپ ڈال لئے ۔پتہ نہیں نواز شریف نے یہ سپیروں والا شوق کیوں پال رکھا ہے۔

179 — آنے والا موسم

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-179 | ↑ فہرست

آنے والا موسم

====================

آنے والا موسم

منصور آفاق

تقریباً پونےدو ماہ ہوئے ہیں پانامہ کیس کا انتظار جاری ہے۔پوری قوم ہر ہفتے کے آغاز پرسپریم کورٹ کی کالز لسٹ دیکھتی ہے مگر اسے پانامہ کا نام فہرست میں نہیں دکھائی دیتا ۔انتظار کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ افواج پاکستان کے ترجمان نے بھی اظہار کیا ہے کہ پوری قوم کی طرح فوج بھی فیصلے کی منتظر ہے ۔ترجمان نے فیصلہ کے میرٹ کے متعلق بھی کچھ باتیں کی تھیں۔بات تو سچ ہے واقعی پوری قوم انتظار میں ہے۔جب میں پاکستان سے باہر تھاتو جس پاکستانی سے ملاقات ہوتی تھی وہ پانامہ سے متعلق پوچھتا تھا اب جب سے وطنِ عزیز میں آیا ہوں ہر محفل میں موضوع گفتگو پانامہ کیس ہوتا ہے ۔ہر شخص اپنی خواہشات کے مطابق کہانی سناتا ہے ۔کچھ کہانیاں تو اتنی لذید ہوتی ہیں کہ منہ میں پانی بھر آتا ہے اور بعض لوگ تو یوں کہانی سناتے ہیں جیسے ابھی ابھی خود فیصلہ لکھ کر آرہے ہوں ۔کہانیاں تراشنے والے جج صاحبان کے رشتہ داروں کو بھی معاف نہیں کرتے انہیں بھی کہانی کا کردارہی بنا دیتے ہیں ۔محفلوں سے تنگ آ کر جب کبھی میں ٹیلی وژن آن کروں تووہاں بھی ہر پروگرام کی تصویری جھلکیاں پانامہ پر مشتمل ہوتی ہیں ۔رات گئے جب سوشل میڈیا کی گلی میں جا نکلتا ہوں تو ایسے ایسے دلچسپ مکالموں سے واسطہ پڑتا ہے کہ قہقہے رکتے ہی نہیں ۔

لطف کی بات ہے کہ زیادہ تر لطیفے وکلا نے ہی بھیج رکھے ہوتے ہیں ۔انہیں کبھی فرعونِ مصر کی محفوظ شدہ لاش یاد آجاتی ہے تو کبھی کولڈ اسٹوریج میں محفوظ شدہ آلو ٹماٹر یاد آجاتے ہیں ۔یہی کچھ اخبارات میں ہوتا ہے ۔مگریاد رہے کہ فصل پک چکی ہے اور پکی ہوئی فضل کواگر نہ کاٹا جائے تو شہر قحط کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ یہ فصل رمضان کے مہینے سے پہلے پہلے کٹنی بڑی ضروری ہے تاکہ روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔دیکھتے ہیں اس فصل کے ساتھ اور کیا کچھ کٹتا ہے ممکن ہے کچھ خود رو جڑی بوٹیاں بھی کٹ جائیں ۔ہمارا صدیوں پرانارواج ہے کہ ہم فصل کٹنے کا جشن بھی مناتے ہیں میلے ٹھیلے لگاتے ہیں ۔مثال کے طور پر بیساکھی کا میلہ وغیرہ ۔سوچتا ہوں کہ پانامہ کے فیصلے نے اگر واقعتاً فصل کاٹ دی تو کیا جشن ہوگا پھر سوچتا ہوں جشن تو ہو گا مگر رنگ میں بھنگ ڈالنے والے موجود ہونگے ۔میڈیا کے مختلف ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھنگ کےلئے کروڑوں روپے تقسیم ہو چکے ہیں ۔اس تقسیم کا مقصد یقینا ً وہی ہے جو بھنگ پی لینے کے بعدسامنے آتا ہے ۔فیصلے کی تاخیر کی سب سے بڑی وجہ بھی شاید یہی ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ ان تاخیری ساعتوں میں بھنگ کا مکمل علاج تلاش کیا جارہا ہے تاکہ آئندہ نہ بھنگ ہو اور نہ بھنگ پینے اور نہ تقسیم کرنے والے ہوں ۔

میں بھی دوسرے پاکستانیوں کی طرح سوچتا ہوں کہ چمن میں بہار آنے والی ہے ۔ بے شک اسے کسی نے رستے میں روک رکھا ہے لیکن سورج کی زرتار شعاعوں کو اندھیرے زیادہ دیر نہیں روک سکتے ۔بہاروں کا راستہ خزاں گزیدہ ہوائیں نہیں کاٹ سکتیں ۔ موسم کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اِس بہار سے پہلے لال آندھی بھی چل سکتی ہے ۔یہ آندھی پاکستان لوٹنے والوں کے خلاف ہوگی ۔اگر چہ پانامہ کا فیصلہ تاخیر سے آرہا ہے تو کچھ باعثِ تاخیر بھی ہے۔ خبروں سے کچھ کچھ اندازہ ہورہا ہے کہ صفائی کے لئے خاکروب نکلنے والے ہیں ۔ صفائی ہو گی تو پھول اچھے لگیں گے ۔ پھول کھلیں گے تو پرندوں کی چہچہاہٹ لوٹ کر آئے گی ۔سنا ہے اب چمن میں تتلیاں رقص کریں گی گلاب کھلیں گے بلبلیں گیت گائیں گی اور سانپ نہیں ہونگے ۔ سانپوں کا موسم جانے والا ہے۔ پھنکاریں بجھنے والی ہیں ۔

ویسے بھی جب فصلیں کٹ جاتی ہیں تو زہریلے حشرات کی مردہ لاشیں دہقانوں کی لاٹھیوں سے لٹکنے لگتی ہیں۔ایسے حالات میں ان کےلئے اپنے آپ کو چھپانا ناممکن ہو جاتا ہے ۔ دہقان بلوں سے بھی سانپوں کونکال لاتے ہیں اس موسم کی آمد سے پہلے ہی کئی اعترافی بیان طوفان کی طرح کھڑکیاں بجانے لگ گئے ہیں ۔لیاری کے عزیر بلوچ نے جو کچھ کہا ہے وہ آصف علی زرداری ، ان کی بہن اور ان کے منہ بولے بھائی پر کئی سوالیہ نشان بنا گیا ہے۔کسی زمانے میں ایک اعترافی بیان وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی دیا تھا ۔بقول ان کے ہر فیصلہ صدیوں یاد رکھا جاتا ہے ۔ یقیناً ان کے اعترافی بیان پر آنے والا فیصلہ بھی صدیوں یاد رکھا جائے گا۔

آنے والے موسم میں کیسی کیسی تند و تیز ہوائیں چلیں گی اس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہےکہ خواجہ سعد رفیق نے بھی فرمادیا ہے کہ ہماری ٹانگیں کھینچی جارہی ہیں ۔دوسری طرف پیپلز پارٹی اپنے اغوا شدہ ’’فنکاروں ‘‘کی یاد میں تڑپ رہی ہے ۔یاد سے یاد آیا کہ جب سے جیالوں نے برسیوں پر فن کا مظاہرہ شروع کیا ہے پیپلز پارٹی کے اپنے اندر ایک دھمال شروع ہوچکی ہے۔یہ بھی کیا موسم ہے کہ اے این پی والے شناختی کارڈوں کو روتے پھرتے ہیں ۔اسی موسم سے ڈر کر مولانا فضل الرحمن نے پاکستان میں جمعیت علمائے ہند قائم کر لی ہے ۔اور دوسال قبل ہی سوسالہ جشن منالیا ہے کہ پتہ نہیں ’’کل ہونہ ہو ‘‘معاملہ ابھی تو صرف کرپشن کے تذکروں تک محدود ہے آنے والے دنوں میں توقع ہے کہ ان محلات کی بھی سیر کرائی جائے گی جو کرپشن سے وجود میں آئے ہیں ۔ فی الحال پیپلز پارٹی تین غیر معروف افراد کے گم ہوجانے پر قومی اسمبلی واک سے آئوٹ کر چکی ہے آنے والے دنوں میں پتہ نہیں کون کون کس کس کو روئے گا ۔ کہاں کہاں بازوئوں پر کالی پٹیاں باندھی جائیں ۔نجانے کس کس زبان میں احتجاج ہوگا ۔کتنے نام والے گم ہونگے اورکہاں کہاں واک آئوٹ ہوگا ۔ عین ممکن ہے کسی ایسی واک کا نظارہ ہمیں اڈیالہ میں یا کوٹ لکھ پت میں دکھائی دے ۔

بچھائی جانے والی بساط سے لگتا ہے کہ اس مرتبہ پرانی چالیں کام نہیں آئیں گی ۔مرے ہوئے پیادے دوبارہ زندہ نہیں ہونگے ۔ کوئی این آر او نہیں ہوگا ۔کوئی پلی بارگیننگ نہیں ہوگی ۔نئے موسم میں جب تازہ پھول کھل رہے ہونگے تو ہو سکتا ہے سلاخوں کے پیچھے سے کوئی کہہ رہا ہو ’’میں بڑا تھا مری مشکل بھی بڑی ہونی تھی ‘‘-

منصور آفاق کی معذرت

گزشتہ دنوں ’’رخت سفر میں ایک دعا‘‘ کے عنوان سے لکھے گئے کالم میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی وزیر کے والد گرامی سے ایک واقعہ منسوب کیا تھا۔ مذکورہ واقعہ غلط، بے بنیاد ، اور غیرتصدیق شدہ ہے۔ میں اس بزرگ ہستی سے معذرت خواہ ہوں۔

180 — پاگلوں کے ہمسائے میں عقلمندی

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-180 | ↑ فہرست

پاگلوں کے ہمسائے میں عقلمندی

====================

پاگلوں کے ہمسائے میں عقلمندی

منصور آفاق

’’بھارت نے اربوں ڈالرز اپنے جنگی جنون کی نذر کر دیئے۔ تین سالوں کے دوران ساڑھے 12ارب ڈالرز غیر ملکی اسلحہ کی خریداری پر صرف کر دیئے۔ بھارتی لوک سبھا میں پیش کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران بھارت نے 12.4ارب ڈالر کا اسلحہ اور جنگی ساز و سامان درآمد کیا ہے‘‘ یہ خبر پڑھ کر مجھے برمنگھم کے تلقین شاہ یاد آگئے جو ایک دن مسلسل بولتے چلے جارہے تھے کہ ”غربت انسانیت کی تضحیک ہے۔ جن قوموں نے تاریخ سے سبق حاصل کیا انہوں نے غربت کا خاتمہ کر دیا۔ ہماری الہامی کتاب میں بھی جو قصص ہیں ان میں مقصد یہی ہے کہ کہ جو ذرہ برابر نیکی کرتا ہے وہ اس کا نتیجہ دیکھ لیتا ہے اور جو ذرہ برابر بدی کرتا ہے وہ اس کا نتیجہ دیکھ لیتا ہے“۔اور میں ان سے بار بار پوچھ رہا تھا کہ ہوا کیا ہے۔ انہوں نے اخبار میرے سامنے پھینکتے ہوئے کہا ”تم نے یہ خبر نہیں پڑھی۔ پانچ کھرب روپے یعنی پانچ بلین ڈالر۔ تمہیں معلوم ہے نا کہ روشنی یک لخت پھیل جائے تو لمحہ بھر کے لئے آنکھوں سے بینائی چلی جاتی ہے۔ یہ خبر پڑھ کر میرے ساتھ بالکل ایسا ہی ہوا کہ پاکستان چین سے پانچ بلین ڈالر کی آبدوزیں خرید رہا ہے۔ یہ رقم پاکستان کے کل بجٹ کا تقریباً ساتواں حصہ ہے“۔

میں نے خبر تفصیل سے پڑھی اور کہا ”میرے نزدیک دنیا میں عزت کے ساتھ زندہ رہنے کے لئے یہ کوئی بہت بڑی رقم نہیں۔ اس سے پہلے ایٹم بم بنانے اور میزائل تیار کرنے پر ہم اس سے کہیں زیادہ رقم خرچ کر چکے ہیں۔ یہ سارا کچھ ہمیں بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کے سبب کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان کا کل سالانہ بجٹ تقریباً 35بلین ڈالر ہے اور بھارت کا صرف سالانہ فوجی بجٹ 25بلین ڈالر ہے مگر یہ امریکہ کے دفاعی بجٹ کا تقریباً نصف ہے لیکن اس بات کو بھی ذہن میں رکھیں کہ امریکہ میں ایک آدمی بھی خطِ غربت کے قریب نہیں ہے جب کہ بھارت میں پچاس کروڑ سے زائد لوگ غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ پھر یہ پانچ بلین کیا ہیں۔ لوگ کہتے ہیں صرف پاکستانی سیاست دانوں کے سوئس بینکوں میں دو سوبلین ڈالر پڑے ہوئے ہیں“

انہوں نے عینک اتاری۔ اس کے شیشے صاف کیے اور لہجے میں تھوڑی سی نرمی لا کر کہا ”میں پاکستانی ہوں اور پانچ کھرب روپے کی آب دوزیں خریدنے پر کسی پاکستانی کو بھی اعتراض نہیں ہو سکتا لیکن پاکستان کی حفاظت کرنے والوں کو یہ بھی سوچنا چاہئے کہ کیا ملک و قوم کے لئے صرف غریبوں سے قربانیاں لی جائیں گی۔ وہ غریب جن کے گھروں پر لوڈ شیڈنگ کا آسیب مسلط ہوچکا ہے۔ جن کے ٹھنڈے چولہوں سے بھوک کی بھاپ اٹھ رہی ہے۔ جن کے میلے کپڑوں پر بدبو کے داغ جل رہے ہیں۔ جہاں مہندی کا انتظار کرتے کرتے بیٹیوں کے بال سفید ہوگئے ہیں۔ جن کے بچے صبح اسکول کے لئے نہیں تلاشِ رزق کے لئے نکلتے ہیں۔ کیا انہیں اور غریب تر کیا جائے گا۔ کیا کبھی وہ وقت آئے گا جب ملک کے تمام تر وسائل پر اشرافیہ کے ناجائز قبضے کو کوئی شخص یا کوئی ادارہ چیلنج کرے گا۔ میں تو اتنا جانتا ہوں کہ دنیا میں عزت کے ساتھ جینے کا صرف ایک راستہ ہے اور وہ ہے معاشی ترقی۔ جب تک ہم معاشی اعتبار سے مستحکم نہیں ہونگے دنیا پاکستانی پاسپورٹ کو حقارت سے دیکھتی رہے گی۔“

میں نے انہیں پھر سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس بات کا آب دوزیں خریدنے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور اس معاملہ میں ماضی یا تاریخ سے بھی کیا سبق سیکھنا؟ ہمارا حال چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ ہمیں لوگوں کو آسانی سے جینے کی سہولتیں فراہم کرنا ہونگی ہم سب چاہتے ہیں کہ پاکستان میں غربت کا خاتمہ ہو“

ان کا لہجہ پھر بلند ہو گیا بولے۔ ”جو ماضی سے سبق نہیں سیکھتے ان کا حال درست نہیں ہو سکتا۔ سوویت یونین کی کہانی تمہارے سامنے ہے یہ کوئی پرانا قصہ نہیں کہ یاد نہ رہا ہو۔ کونسا اسلحہ ان کے پاس نہیں تھا۔ کونسا ایٹم بم وہ نہیں رکھتے تھے۔ کونسی آب دوزیں ان کے پاس نہیں تھیں لیکن معاشی طور پر تباہ ہوا تو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا۔ ایسی تاریخ میں اور کئی مثالیں بھی موجود ہیں۔ زندہ قومیں ماضی کے قصائص سے مستقبل کے فیصلے کیا کرتی ہیں۔ جس طرح فرد کا فیصلہ انفرادی زندگی میں نتیجہ خیز ہو تا ہے، بالکل اسی طرح قوموں کے فیصلے ان کی اجتماعی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ قومیں اخذ کرتی ہیں دیکھتی ہیں اُن سے پہلے گزری ہوئی قوموں کو کس انجام سے دوچار ہونا پڑا۔ شاید یہی فلسفہء تاریخ ہے کہ اس طرح کہ گزرے ہوئے واقعات انتہائی نصیحت بخش اور عبرت انگیز ہیں۔ بہرحال وہ جستہ جستہ واقعات۔ وہ تاریخ کے رف اسکیچ۔ وہ ماضی کی آڑی ترچھی لکیریں۔ قوموں کے لئے انہیں عقل و دانش سے دیکھنا ضروری ہوتا ہے۔ پاکستان میں بھی اگر حکمرانوں نے انہیں دیکھ کر فیصلے نہ کیے تو پھر تباہی ہو گی۔ انقلاب آئے گا“

میں ہنس پڑا۔ میں نے کہا ”انقلاب کی وعیدیں تو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی اکثر دیتے رہتے ہیں۔ عمران خان بھی تبدیلی کے لئے مسلسل حالت جنگ میں ہیں۔ لیکن کچھ ہو نہیں رہا۔ دور دور کسی انقلاب کسی تبدیلی کی آہٹ نہیں سنائی دے رہی۔“

تلقین شاہ نے اٹھ کر چائے کی کیٹل کا بٹن آن کیا اور میرے پاس آکر بولے ”عمران خان تبدیلی لا سکتے ہیں۔ انہیں صرف اتنا کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ پارٹی ممبر شپ کے لئے ضروری قرار دے دیں کہ جو شخص جو کچھ کماتا ہے اس کا دسواں حصہ پارٹی کو دے گا۔ اس رقم سے وہ پارٹی کے ممبران جو کچھ نہیں کماتے ان کی حالت بہتر بنائیں۔ لاکھوں کروڑوں کے حساب سے لوگ ان کے پارٹی ممبر بنیں گے۔ خاص طور پر ملک بھر کے غریب ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے“۔ میں اب کھل کر ہنسا اور میں نے کہا ”عمران خان نے اگر آپ کے مشورہ پر عمل کر لیا تو سب لوگ ان کی پارٹی چھوڑ جائیں گے کہ یہاں تو دسواں حصہ دینا پڑتا ہے“ تلقین شاہ نے بڑے یقین سے کہا ”کوئی بھی چھوڑ کر نہیں جائے گا۔ دنیا میں ہزاروں لاکھوں لوگ انہیں اپنی آمدنی کا دسواں حصہ دینے پر تیار ہو جائیں گے ۔ لوگ سچ مچ تبدیلی چاہتے ہیں اور انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ عمران خان کو دیا ہوا ایک روپیہ بھی غلط استعمال نہیں ہو گا۔ بڑے بڑے سرمایہ دار اس کام کے لئے تیار ہو جائیں گے۔ صرف عمران خان کے اعلان کی دیر ہے اور پھر جمع ہونے والے اربوں کھربوں روپے سے جب وہ اپنے غریب کارکنوں کی زندگی میں تبدیلی لانا شروع کریں گے تو ان کا راستہ روکنے والے ملک سے ہی فرار ہو جائیں گے۔ یہ ہوگا نیا پاکستان۔“میں نے تلقین شاہ کو چھیڑتے ہوئے کہا ”پھر پانچ کھرب روپے کی آبدوزیں خرید لیں نا“ بیزاری سے بولے ”ہاں ہاں خرید لو۔ پاگلوں کے ہمسائے میں عقل مندی سے نہیں رہا جا سکتا“۔

181 — ایوان اقبال میں شورِ انقلاب

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-181 | ↑ فہرست

ایوان اقبال میں شورِ انقلاب

====================

ایوان اقبال میں شورِ انقلاب

منصور آفاق

میں اذان پر جاگاتو کنارِچشمہ ء ارمغانِ حجاز دیرتک علامہ اقبال سے گفتگو کرتا رہاجب اقبال نے کہاکہ’’فلسفی کوسچائی جاننے کی کوئی ضرورت نہیں اسے ان مسائل کا حل تلاش کرنا چاہئے جو انسانی زندگی کو درپیش ہیں‘‘تو میں اٹھ کھڑا ہوااورفلسفہ ٔ اقبال پر لکھی ہوئی تمام کتابیں میانوالی کی مونسپل کمیٹی کی لائبریری میں دے آیا۔جہاں اس سے پہلے بھی انقلاب کے کئی فلسفے منشی سیف اللہ نے بھاری بھرکم تالوں میں رکھے ہوئے تھے میں ان الماریوں کے عقوبت خانوں میں زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا۔مجھے معلوم ہو چکا تھا کہ فلسفی سچائی کی تلاش میں نکلا ہوا سائنس دان نہیں ہوتا۔میں نے اقبال سے پوچھ لیا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی کیسے ممکن ہے۔ انقلاب کیسے آسکتا ہےمگرسوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ لوگ جنہیں یہ ملک اطلس و کمخواب کے ملبوس پہناتے پہناتے خود برہنہ ہو گیا ہے۔جن کی الماریوں میں سونے کی سلیں رکھتے رکھتے اس کی اپنی تجوریاں سنسان ہوگئی ہیں۔جن کی جھولیاں بھرتے بھرتے خود اس کی اپنی جھولی خالی ہوگئی ہے۔جن کالے بوٹوں کی ایڑی کی ایک ایک قوس پر اس دھرتی نے کئی کئی کروڑ ڈالروار دئیے ہیں۔وہ تو ربڑ کے بنے ہوئے لوگ ہیں۔ٹوٹتے نہیں ہیں۔کبھی سکڑ جاتے ہیں اور کبھی کھچ کر بڑے ہوجاتے ہیں۔ عین ممکن ہے کہ کل خود شہباز شریف ہی پاکستان کے ایک بڑے انقلابی لیڈر نہ بن جائیں۔وہ ایوان ِ انقلاب میں اکثر اوقات انقلاب کی وعیدیں سناتے رہتے ہیں۔ ان کے اندر کہیں ایک سوشلسٹ مو جود ہے لوگوں کو معلوم ہے کہ پنجاب حکومت ان کے پاس ہے اگر واقعی وہ کوئی انقلابی تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو پنجاب میں اس کا علمی مظاہرہ کیوں نہیں کرتے مگریہ اقبال کے انقلاب کو روکنے والے ہیں بڑے چالاک۔۔۔ہمارا واسطہ شیر کے روپ میں حکمرانیٔ روباہ سے پڑا ہوا ہے۔لہو لگا کر شہیدوں میں شامل ہونے کا فن انہیں خوب آتا ہے لیکن اب یہ بات بھی روزِ روشن کی طرح عیاں ہوچکی ہے کہ پاکستان کو صرف انقلابِ اقبال کی لہو سے لتھڑی ہوئی شفق کی جھیلیں ہی صبح سے ہمکنار کرسکتی ہے۔یہ لال شفق کی جھیلیں سرمایہ دارانہ نظام کے قتل سے نمو دار ہوتی ہیں۔جاگیر داری کی قبر سے نکلتی ہیں اور ملائیت کی راکھ سے جنم لیتی ہیں۔سرمایہ دار جنہیں اقبال نے فرزندِ ابلیس کہا۔تری حریف ہے یارب سیاست افرنگ… مگر ہیں اس کے پجاری فقط امیر و رئیس…بنایا ایک ہی ابلیس آگ سے تُونے…بنائے خاک سے اس نے دوصد ہزار ابلیس

زرداریوں جیسے امیروں اورشریفوں جیسے رئیسوں کا شمار انہی دو صد ہزار میں ہوتا ہے۔خداوند قدوس نے نظام زر کے انہی نگہبانوں کو شداد اور قارون کے نام سے یاد کیاہے۔ شداد اور قارون کی تباہی کے پریڈ میں اقبالیات کی کلاس میں داخل ہواتو وہاں مسئلہ ملکیتِ زمین چھیڑا ہوا تھا۔اقبال لغاریوں، مزاریوں، بھٹوئوں، جتوئیوں اورپگاڑوں سے پوچھ رہے تھے

پالتا ہے بیج کو مٹی کی تاریکی میں کون۔۔۔۔کون دریاؤں کی موجوں سے اٹھا تا ہے سحاب

کون لایا کھینچ کر پچھم سے بادِ سازگار…خاک یہ کس کی ہے کس کا ہے یہ نورِ آفتاب

کس نے بھر دی موتیوں سے خوشۂ گندم کی جیب… موسموں کو کس نے سکھلائی ہے خُوئے انقلاب

اور پھرنواب آف کالاباغ کو مخاطب ہو کر کہتے ہیں

دہ خدایا یہ زمیں تیری نہیں تیری نہیں۔۔۔تیرے آباء کی نہیں تیری نہیں میری نہیں

اقبال نے اس نظم کا سرنامہ بھی الارض للہ رکھا ہے۔ الارض للہ قرآن حکیم کی ایک اصطلاح ہے جس کا مفہوم ہے

کہ زمین اللہ کی ہے اور تمام مخلوق کے لئے برابر ہے۔

پک کے تیار جوہوتی ہیں کنواری فصلیں ان کو زردار پہ ہی وار دیا جاتا ہے

جس نے کھیتوں کو پلایا تھا لہو چھاتی کا جیسے کتا ہے کہ دھتکار دیا جاتا ہے

انقلابِ اقبال کی تیسری کرن ملائیت کی راکھ سے نکلتی ہے۔بعض دینی مراکزکی فیکٹریوں میں بنانے جانے والے روبوٹس کے متعلق اقبال کو یقین ہے کہ ان کی آنکھیں نہیں بنائی جاتیں، یہ لوگ پیدائشی اندھے ہوتے ہیں اور قران حکیم کے اسرار ورموز،سورج کی زرتار شعاعوں کی طرح ہیں سومولوی کا دین، دینِ محمدنہیں رہتا فساد فی سبیل اللہ بن جاتا ہے۔

اقبال فرماتے ہیں۔۔مکتب و ملا واسرارِ کتاب۔۔کورِ مادر زاد و نورِ آفتاب

دینِ کافر، فکر و تدبیرو جہاد…دینِ ملافی سبیل اللہ فساد…اور پاکستان پچھلی تین دہائیوں سے اسی فسادِ فی سبیل اللہ کے نرغے میں ہے۔دینِ مصطفیٰ ؐکے نام پر ظلم و بربریت کی داستان لکھی جارہی ہے۔کئی مذہبی پیشواچند ٹکڑوں کیلئے فتوی بھی جڑتے ہیں قبائے زہدو تقوی میں کئی شیطان بستے ہیں

یہاں روحیں بھی بکتی ہیں بدن کے بھاؤپڑتے ہیں یہاں انسان سستے ہیں یہاں ایماں سستے ہیں

یہ کاروبارِ دینِ مصطفیٰ ؐ کے دیکھ نظارے یہ پاکستان ہے پیارے یہ پاکستان ہے پیارے

یہاں ایک سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر کوئی تبدیلی آئی تو اس کے بعد کونسا نظام ہو گا اس سلسلے میں علامہ اقبال نے اپنے خطبات میں فرمایاہے کہ حریتِ سا لمیت اور مساوات کی حقیقی اقدار کواز سر نو زندہ کیا جائے اور

ان کی روشنی میں اخلاقی معاشی، سیاسی نظام کی نئی تشکیل کی جائے جو حقیقی اسلام کی سادگی اور افادیت کی آئینہ دار ہو۔سو ہمیں اسلام کے تنا ظر میں ایک نئے سیاسی، معاشی اور اخلاقی نظام کو تشکیل دینا ہوگااور اگر تبدیلی لانے والے یہ کام نہ کر سکے توپھر اسی بات کو درست سمجھ لیا جائے کہ ’’ہاں یہ اقبال کا پاکستان نہیں‘‘۔

182 — میڈ اِن پاکستان

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-182 | ↑ فہرست

میڈ اِن پاکستان

====================

میڈ اِن پاکستان

منصور آفاق

i have a dreamشاید نصف صدی کی بات ہے کہ مارٹن لوتھر کنگ اقلیتوں کے حقوق کےلئے سامنےآئے تھےاورانہوں نے کہا ۔اس خواب کی تعبیر وائٹ ہاؤس میں باراک حسین اوباما کو لے آئی۔سولہ سال پہلے عمران خان نئے پاکستان کا خواب لے کرسامنے آئے اور انصاف کی تحریک شروع کی ۔لوگوں کاخیال تھا کہ یہ کھیل بھی کرکٹ کی طرح موسمی ہے جلد ختم ہوجائے گا۔مگر عمران خان نے ا س خیال کوغلط ثابت کیا انصاف اور حقوق سے محروم عوام عمران خان کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے ان کے خواب کاحصہ بنتے چلے گئے۔انہیںایک جاذبِ نظر شخصیت کے علاوہ انہی کے جذبوں کی ترجمانی ان کی اپنی زبان میں کرتا ہواایک ایسا رہنما مل گیاجس کی پاکستان کی تاریخ میں پہلے کوئی مثال موجود نہیں ۔ پاکستان کے کونے کونے میں جو تبدیلی کےلئے زندہ جذبوں کا ایک کارواںرواں دواں ہے ۔عمران خان اُس کا وہ چہرہ ہیں جس کی پیشانی پرفتح مبین لکھا ہوا ہے۔وہ چہرہ جس کی آواز میں حق تلفی کرنے والوں کےلئے للکار ہے۔

عمران خان لوگوں کا وہ اعتماد ہے جو لوگوں کےدل ودماغ میں نقش ہو چکا ہے ۔اس بھروسے اور یقین کومزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں وہ غیر فانی اعتمادنئے پاکستان کے خواب میںشامل بچوں بوڑھوں ، نوجوانوں اورخواتین کے جوش و ولولے اور اخلاص و استقلال سے عیاں ہے ۔گلی کوچوں اور بازاروں میں اس کی جھلک نظرآتی ہے۔عمران خان نے ناامیدی کے بنجر صحرا کو امید کے ثمر آور شجرسے روشناس کرادیا ہے۔یہ وہ جہاد ہے۔جو بہت خوش قسمت لوگوں کے نصیب میں آتا ہے ۔عمران خان پاکستان کا وہ برانڈ ہیں جنہوں نے گلوبل مارکیٹ میں پاکستان کی عزت کوچار چاند لگادئیے ہیں۔بے شمار لوگ ایسے گزرے ہیں جنہیں پاکستان کا برانڈ کہا جاسکتا ہے۔قائداعظم محمد علی جناح ، ذوالفقار علی بھٹو ، محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام اپنے زمانے میں بہت مقبول ہوئے۔موسیقی کے حوالے سے نصرت فتح علی خان اور عطااللہ عیسیٰ خیلوی بہت مشہور ہوئے۔سائنس کی مناسبت سے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹرعبدالسلام کا نام بہت تاریخ ساز ثابت ہوا۔کھیل کے میدان سے جہانگیر خان کو بہت شہرت ملی۔لیکن جو نام سب سے زیادہ پاکستان کی پہچان بنا وہ عمران خان کا ہے۔ دنیا کے کسی کونے میں کسی شخص سے بھی پاکستان کے حوالےسے کوئی بات کی جائے تو فوراً عمران خان کا نام اس کی زبان پر آجاتا ہے۔یعنی عمران خان ان چند لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے دنیا میں پاکستان کے نام کو روشن کیا وگرنہ زیادہ تر لیڈران کرام پاکستان کےلئے شرمندگی کا سبب ہی بنتے رہے۔

وہ دن دور نہیں جب پارلیمان سے لے کر صدر ہاؤس تک ایک مخلص ایمان دارشخص کی روشنی اور رہنمائی پھیلی ہوئی ہوگی۔میں نے یہ روشنی ہمیشہ میانوالی کی وساطت سے دنیا کے افق پر دیکھی۔یوں ہوا کہ میانوالی نے اپنی ر ت بدلی۔دریائے سندھ کے پانی میں گندھی ہوئی مٹی نے کہا’تو جہاں بھی پھرتا رہے، جن آسمانوں پر بھی پرواز کرتا رہے،تجھ سے میرے خمیر کی خوشبو کی چہکار ضرور اٹھے گی‘۔ عمران خان کا خمیر بھی میانوالی سے اٹھا ہے۔میانوالی ایک عجیب و غریب سر زمین کا نام ہے۔یہ تیس میل چوڑی اور تقریباً پچاس میل لمبی ایک سرسبز و شاداب وادی ہے۔جس کے تین اطراف میں بے آب و گیاہ پہاڑی سلسلے ہیں اور ایک طرف صحرا ہے۔ریت ہی ریت ہے۔دریائے سندھ پہاڑوں سے نکل کر پہلی بار جس میدانی علاقے میں اترتا ہے وہ یہی میانوالی کی وادی ہے۔اقبال کا کہا یاد آرہا ہے کہ فطرت کے مقاصد کی نگہبانی یا مردِ کوہستانی کرتا ہے یا بندہ صحرائی اور میانوالی کے لوگ تو صرف بند ہ صحرائی اور مردِ کوہستانی ہی نہیں مرد میدانی اور مردِ دریائی بھی ہیں یعنی جیون کے خوبصورت مقاصد کی نگہبانی کیلئے عمران خان کا انتخاب کوئی اتفاق نہیں بلکہ قدرت کا ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔ میں ویسے ”اتفاق“ کا قائل ہی نہیں ہوں۔ میرے نزدیک کہیں بھی کوئی اتفاق نہیں ہوتا، وہی کچھ ہوتا ہے جو ہونا ہوتا ہے۔یعنی یہ بات آسمانوں پر کہیں طے کردی گئی تھی کہ اس زوال آمادہ قوم نے عمران خان کے پیچھے پیچھے چل کر آخر ایک دن اندھیروں بھری پستیوں سے باہر نکلنا ہے۔اگرچہ عمران خان کے راستے میں راتوں کے ظلم و جبر کے رکھوالے خندقیں کھودتے رہے ہیں مگر وہ مسلسل شاہراہ ِ قائداعظم پر آگے بڑھتے رہے ہیں

یقیناً قدرت نے قوم کو اس تباہ حالی سے نکالنے کیلئے عمران خان کا انتخاب کیا ہے یقیناً کسی بزرگ کی دعا قبول ہوئی ہے۔ کسی دوائی کو ترستی ہوئی بڑھیاکی فریاد رب نے سن لی ہے۔کسی اندھیرے گھر کے سرد چولہے پر بیٹھی ہوئی کسی ماں کی آہ فلک کو چیر گئی ہے ...مجھے پورا یقین ہے کہ لوڈشیڈنگ کی یہ رات بس اب ختم ہونے والی ہے۔ مہنگائی کی یہ سلگتی ہوئی دوپہر ڈھلنے والی ہے۔ غربت سے رہائی کا جذبہ اک شوخ پرچم میں بدلنے والا ہے۔ سونے کے قفس کی کڑیوں میں پھڑکتے ہوئے مجبور آزاد ہونے والے ہیں۔ سچ مچ جمہور کی سلطانی کا دورِ منور آنے والا ہے۔بہت جلد سچ مچ کے انتخابات ہونے والے ہیں جس میں غریب آدمی کو صرف ووٹ دینے کا حق نہیں ووٹ لینے کا حق بھی حاصل ہوگا یعنی جیون کی سہانی گھڑیوں میں دل اور طرح سے دھڑکنے والے ہیں۔

میانوالی کی مٹی سرخرو ہونے والی ہے۔اس وقت پوری قوم عمران خان کی آواز پر لبیک کہہ رہی ہے۔یہ آواز اگر کسی کو سنائی نہیں دے رہی تو اسے اپنی سماعت کا علاج کرانا چاہئے۔ عمران خان کسی فردِ واحد کا نام نہیں۔ ایک زندہ و تابندہ تحریک کا نام ہے۔پاکستانی قوم کے دھڑکتے ہوئے دل کا نام ہے، اجتماعی ضمیر کا نام ہے بلکہ پوری پاکستانی قوم کا نام ہے یقیناً میانوالی کے اسی سرخیل نے فطرت کے مقاصد کی نگہبانی کرنی ہے۔ اسی نے کھجور کی ٹہنی کی طرح افق کی گود میں گرتے ہوئے پاکستان کو پھر سے مطلع الفجر پر طلوع کرنا ہے۔اور اب پوری قوم کی آنکھوں میں یہ سچ کےسورج کی طرح چمک رہا ہے ۔شاید پاکستان میں صرف یہی ایک ہی شخصیت ہے جس کے دامن پر داغ کوئی نہیں ۔جس نے زندگی میں کوئی کرپشن نہیں کی۔جس نے کبھی کسی کو دھوکا نہیں دیا۔

جو پچھلی دو دہائیوں سے انصاف کا علم اٹھائے گلی گلی پھر رہا ہے۔جس کا ایمان ہے کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے ناانصافی کا نظام نہیں چل سکتا۔جس کی آنکھیں خوبصورت تبدیلیوں کے خواب دیکھتی ہیں۔جس کا رومان ایک نیا پاکستان ہے ۔جس کی زبان محبت ہے ۔ جس کی پہچان انسانیت ہے ۔وہی اس ملک کی ڈوبتی نیا کو کنارے لگا سکتا ہے۔وہی اس ملک کوبھوک ، غربت ، بے روزگاری، ناانصافی ،دہشت گردی اورریاستی تشدد کے عفریت سے نجات دلا سکتا ہے ۔وہی اس ملک کی لوٹی ہوئی دولت لٹیروں سے چھین کر واپس عوام میں بانٹ سکتا ہے۔وہی اس ملک کو قرضوں کی لعنت سے ہمیشہ کےلئے محفوظ کرسکتا ہے ۔وہی ہر بچے کومساوی تعلیم کے مواقع فراہم کر سکتا ہے۔ وہی ہر پاکستانی کومفت علاج کی سہولت فراہم کرا سکتا ہے ۔وہی ہرغریب پاکستانی کی گمشدہ عزت ِ نفس کوواپس لاسکتاہے ۔وہی جس کا نام عمران خان ہے۔

183 — کیپٹن صفدر کی کچھ دلچسپ باتیں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-183 | ↑ فہرست

کیپٹن صفدر کی کچھ دلچسپ باتیں

====================

کیپٹن صفدر کی کچھ دلچسپ باتیں

منصور آفاق

کیپٹن صفد ر کی باتیں بڑی حیران کن ہوتی ہیں لوگ انہیں بڑی دلچسپی سے پڑھتے ہیں اور میرا شمار بھی لوگوں میں ہوتا ہے ۔ان کی کچھ حیرت انگیز باتیں اپنے قارئین کے ساتھ شیئر کرنا چاہ رہا ہوں ۔توقع ہے کہ پسند آئیں گی ۔انہوں نے فرمایا ہےکہ جب ممتاز قادری کو پھانسی کی سزا دی گئی تولاکھوں لوگ اس کےجنازے میں شریک ہوئےتھےوہ دراصل عدالت کے غلط فیصلے کے خلاف عوام کا احتجاج تھا ۔بالکل اُسی طرح جیسے نواز شریف کے خلاف ہونے والے فیصلے کو عوام نے تسلیم نہیں کیا۔کیسا دور رس نکتہ نکالا ہے ۔

یہ اور بات ہے کہ وہ لوگ جو ممتاز قادری کو شہید قرار دیتے ہیں ان کے خیال میں ممتاز قادری کی شہادت ہی نواز شریف کی نا اہلی کاسبب بنی ہے ۔ عدالت نےتو کافی عرصہ سے قانون کے مطابق سزا سنا دی تھی ۔فوری پھانسی کافیصلہ تونواز شریف کا تھا ۔کہا جاتا ہے کہ انہی کے کہنے پرصدر پاکستان کی طرف سے اپیل کے خارج ہوتے ہی ممتاز قادری پھانسی پر لٹکایا گیاتھا۔رحم کی اپیل بھی انہی کے کہنے پر صدرممنون نے خارج کی تھی ۔ کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہیدوں کے وارثوں اور زخمیوں کی بدعائوں کے سبب شریف فیملی کےستارے سعد ساعتوں سے نحس ساعتوں میں آئے ہیں ۔ڈاکٹر طاہر القادری بھی وطن واپس آگئے ہیں ۔خون کے بدلے خون کی قانونی تحریک کا بھی آغازہو چکاہے ۔چودہ شہیدوں اورسو کے قریب زخمیوں کے خواتین لواحقین کا پہلا دھر نا سولہ اگست سےمال روڈپر شروع ہو رہا ہے۔جس میں خواتین سیدہ بی بی زینبؓ کا واسطہ دے کرہائی کورٹ پنجاب کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ سے اپیل کریں گی کہ ’’اے قاضی القضاہ۔ ہمیں انصاف دلا۔چودہ شہیدوں کے قاتلوں کو ۔۔ پھانسی پر لٹکا ۔۔

باقرنجفی کی رپورٹ ۔۔لوگوں کو دکھا۔ وغیرہ وغیرہ ‘‘ ۔ لگ رہا ہے کہ کیپٹن صفدر اگر اسی طرح دور کی کوڑی لاتے رہے توآنے وا لے وقت میں شریف فیملی خاصی مشکلات کا شکارہوجائےگی ۔کیپٹن صفدر جنہیں مانسہرہ کے ایک جلسہ میں ’’سرتاجِ مریم نواز ‘‘ کاخطاب دیا گیا تھا انہوں نے محترمہ کلثوم نواز یعنی اپنی خوش دامن کو ’’مادرِ ملت ثانی ‘‘ قرار دیا ہے ۔توقع کی جارہی ہے کہ اگلے چند دنوں میں وہ نااہل وزیر اعظم نواز شریف یعنی سسر صاحب کو قائداعظم ثانی لقب دیں گے ۔ساس اور سسر کی ایسی محبت شاید ہی کسی داماد کے حصے میں آئی ہو ۔کیپٹن صفدر نے کچھ دن پہلے یہ فلسفیانہ بیان بھی دیا تھاکہ نواز شریف کے خلاف وہ لوگ ساز ش کررہے ہیں جو یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں’’نظام ِمصطفیٰ ‘‘ کا نفاذ ہو ۔یعنی پچھلے چار سال سے نوازشریف ملک میں نظام ِ مصطفیٰ نافذ کرنا چاہ رہے تھے جس کا علم صرف انہی کو تھااور سپریم کورٹ کا فیصلہ دراصل نواز شریف کے خلاف نہیں اسلامی نظام کے خلاف ہے۔کیپٹن صفدرنےجے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر بھی کہاتھاکہ یہ’’ دو قومی نظریے ‘‘کااحتساب ہورہاہے۔یعنی دو قومی نظریہ کاایک نام ’’شریف فیملی ‘‘ بھی ہے ۔

کیپٹن صفدر کا یہ فرمان بھی تاریخ ِ پاکستان کے کئی نئےدر وا کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے کہ ’’قائد اعظم بھی ہوتے توآرٹیکل 62اور 63 کے تحت نااہل ہو جاتے‘‘ اس جملہ کی کاٹ میرا تو جگر چیر گئی ہے ۔میں ڈاکٹر صفدر محمود کو اِس طرف متوجہ کرنا چاہ رہا ہوں کہ یہ قائداعظم کے ساتھ کیا سلوک ہورہا ہے ۔یہ بات کبھی دشمنوں نے بھی نہیں کہی کہ قائد اعظم محمد علی جناح صادق و امین نہیں تھے اورمیں نے توسنا تھا کہ قائداعظم کی گستاخی کرنے والے کو تین سال تک سزا سنائی جا سکتی ہے ۔

نواز شریف کی نا اہلی پر احتجاجی ریلی کے جشن میں گاڑی کے نیچے آکر جوبچہ ہلاک ہوااُس کے متعلق کیپٹن صفدرنے فرمایا کہ ’’جب پاکستان بنا تھا توسات لاکھ مسلمانوں نے جانوں کی قربانیاں دی تھیں ۔یہ بچہ بھی پاکستان کےلئے نکلا تھا۔ اللہ اس کے درجات بلند کرے۔ ‘‘نواز شریف نے اِس بچے کو نون لیگ کا کارکن کہا ۔وزیر ریلوے نے نون لیگ کی تحریک کا پہلا شہید قرار دیا ۔بے شک دنیا کی تاریخ میں کسی احتجاجی گاڑی کےتلے آنے والا یہ پہلا نوعمر شہید ہے۔ نون لیگ کی ریلی کا بارہ سالہ شہید زندہ باد۔

شیخ رشید نے تھانے میں جا کر کہا کہ کیپٹن صفدر نے مجھے دھمکی دی ہے کہ ’’ میں تمہاری گردن کاٹ دوں گا ‘‘۔سنا ہے رپورٹ لکھنے والے انسپکٹر نے شیخ صاحب سے کہا ’’چھوڑئیے وہ اتنے بھی بھولے نہیں ۔انہیں پتہ ہے ساری تلواریں عجائب گھروں میں پڑی ہیں ۔وہاں سے تلوار چرانا پھر تیغ زنی کے فن سیکھنا کوئی آسان کام نہیں ۔وہ جانتے ہیں کہ ہر بازار میں بارودی اسلحہ بیچنے کی دوچار دکانیں موجود ہیں ۔پھر خود سابقہ فوجی ہیں ۔ نشانہ بھی بہت اچھا ہے ۔انہوں نے اگر دھمکی دی ہوتی تو کہا ہوتا ۔میں تمہیں گولی مار دوں گا ‘‘

کیپٹن صفدر جیسے صادق اور امین داماد کے متعلق جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں بہت بری باتیں لکھی ہیں جس پر دنیا بھر کےداماد احتجاج کرتے ہیں ۔ جے آئی ٹی نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر نے اپنے اور اپنی اہلیہ کےپاناما کیس کے متعلق مکمل طور پر لاعلمی کا اظہار کیا ہےاور سپریم کورٹ میں اپنے وکیل کو بھی اپنا وکیل تسلیم نہیں کیا۔ جے آئی ٹی کے مطابق یہ ممکن نہیںہےکہ وہ واقعی ان سب باتوں سے لاعلم ہوں یقیناً وہ سفید جھوٹ بول رہے تھے ۔کیپٹن صفدر جیسے نیک نام اورپانچ وقت کے نمازی دامادکے متعلق ایسی باتیں لکھنے کے پیچھے کسی بین الاقوامی سازش کا ہونا بعید از قیاس نہیں ہے ۔

کیپٹن صفدر نے ایک بار ناشائستہ الفاظ میں سینئر صحافی شاہد میتلا پرالزام تراشی کی تھی جس کے جواب شاہد میتلا نے کہا تھا کہ اگرگزشتہ ڈھائی سال میں کبھی کیپٹن صفدر سے میری ملاقات ثابت ہوجائے تو میں صحافت چھوڑ دوں گا۔انہی دنوں اس بات پر بھی غور کیا گیا تھا کہ روحانی سطح پر وہ اُس مقام پر پہنچے ہوئے ہیں جہاں جو کچھ وہ خواب میں بھی دیکھیں اُسے حقیقت تصور کرتے ہیں ۔آخر میں میری سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ایک درخواست ہے کہ وہ اپنے داماد کو جو پندرہ سو ریال ماہانہ دیتے ہیں برائے کرم انہیں بڑھا کر دوہزار ریال کردیں پوری قوم آپ کو دعائیں دے گی ۔کیونکہ اس امکان کو بھی نظر اندازنہیں کیا جاسکتا کہ کسی وقت نون لیگ کی صدارت اُن کے سپرد کرنی پڑے۔

184 — چیف جسٹس کے نام ۔۔ دوسری در خواست

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-184 | ↑ فہرست

چیف جسٹس کے نام ۔۔ دوسری در خواست

====================

چیف جسٹس کے نام

دوسری در خواست

حسن نثار نے اپنے کالم میں لکھا ہے ’’ہوسِ اقتدار کے ایک سوچار

بخار میں مسلسل مبتلا یہ خاندان انڈیا سے امریکہ تک ہاتھ پائوں مار رہا ہے۔ یہ اداروں کو ہی نہیں ریاست کوبھی چیلنج کر رہے ہیں، آنکھیں دکھارہے ہیں۔ کوئی سینہ گزٹ یا سنی سنائی نہیں، اخباری خبر آپ کے ساتھ شیئر کر رہاہوں۔ پہلے خبر کی تین سرخیاں۔’’شاہدخاقان عباسی کی امریکی حکام سے ملاقاتیں۔ نواز شریف کا ایشو اٹھایا‘‘’’مقدمات سیاسی، خفیہ طاقتیں عدلیہ کا کندھا استعمال کر رہی ہیں

وزیراعظم‘‘۔ یہ کہیں جاتے ہوئےحکمران اپنے آپ کو بچانے کےلئےملک کے اہم ترین اداروں کے خلاف کوئی سازش تو نہیں کررہے۔ اخباری اطلاع کے

مطابق وزیر اعظم تو امریکہ نجی دورے پر گئے تھے۔امریکی نائب صد

ر مائیکل پینس

سے ملاقات کیسے طے ہو گئی ۔کیا یونہی چلتے چلتے امریکی نائب صدر کے گھر پہنچ گئے ۔پھر وہاں خصوصی مشیر برائے جنوبی ایشائی امور

مائیکل

کٹرون کیوں موجود تھے ۔اس سے بھی زیادہ یہ بات حیرت انگیز ہے کہ ان کے ساتھ پاکستانی سفارت خانے کوئی بھی عہدہدار موجودنہیں تھا۔

اس سلسلے میں چیف جسٹس سے التماس ہے کہ وہ فوری پر جے آئی ٹی بنائیں جو وزیر اعظم سے اس سلسلے میں تفتیش کرے کہ ان خبروں میں کہاں تک صداقت ہے ۔

185 — اصل میں دونوں ایک ہیں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-185 | ↑ فہرست

اصل میں دونوں ایک ہیں

====================

اصل میں دونوں ایک ہیں

منصور آفاق

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کتنی سنجیدہ ہے یہ دیکھ کر میں ششدر رہ گیا ۔دہشت گردی کی جنگ میںساٹھ ستر ہزار پاکستانی شہید ہوچکے ہیں اور یہ خبرچاروں طرف پھیلی ہوئی ہے کہ انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے نیکٹا کے لئے حکومت سے ایک ارب اسی کروڑ روپے کی رقم مانگی گئی ہے اور حکومت نے کمال فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس کروڑ نوے لاکھ روپے کی خطیربمعنی حقیر رقم فراہم کر دی ۔یقیناًدہشت گردی کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے حکومت کو امن کا نوبل پرائز ملنا چاہئے ۔اتنی بڑی رقم ۔بس اِس سے چار گنا زیادہ رقم پچھلے دنوںنواز شریف اور ان کی فیملی کے پاس تشریف لانے پر خرچ ہوگئی تھی۔یہاں یہ وضاحت بہت ضروری ہے کہ یہ بات میں نے نہیں نیکٹاکے کوآرڈنیٹر احسان غنی نے کہی ہے۔انہوں نے مغربی میڈیاکو بتایا ہے کہ نیکٹا نے دہشت گردوں کو فنڈ فراہم کرنے والے 126اکائونٹ بندکیے ہیں اور ان اکائونٹس سے تقریباًایک ارب سے زائد کی رقم ضبط کی گئی ہے مگر وہ بھی نیکٹا کے حصے میں نہیں آسکی۔اطلاعات ہیں کہ نیکٹا انٹیلی جنس ڈائریکٹریٹ کے لئے 251افراد بھرتی کرنے جا رہا ہے اور جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کےگروپ میں 53 لوگ شامل ہیں جو شدت پسندی سے نمٹنے کے لئے اپنے تجزئیے اور سفارشات مرتب کریں گے ۔ مگر دس کروڑ ۔اور پورے ملک سے دہشت گردی کی جڑیں کاٹنے کا کام ۔اللہ اللہ

احسان غنی نے کچھ اور بھی اچھی اچھی باتیں بھی کی ہیںمثال کے طور آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد ایک لاکھ کے قریب لوگ گرفتار ہوئے جن میں پانچ ہزار واقعی دہشت گرد تھے۔تقریباً اٹھارہ سو دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔چار سو گیارہ افراد کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔ شر انگیز تقاریر اورنفرت خیز میٹریل کی اشاعت و تقسیم کے جرم میں دوہزار تین سو افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔

مغربی میڈیانے اس خبر کو منفی انداز میں پیش کیا ہے۔ مغربی میڈیا کے بارے میں میری رائے تو کچھ زیادہ اچھی نہیں۔ پتہ نہیںپاکستانی قوم اس پر کیوں اعتبار کرتی ہے؟ ۔مجھے یاد ہے 1965کی ایک توپوں کے گولوں سے کھڑکیوں کی طرح بجتی ہوئی صبح تھی جب مغربی میڈیانے کہا تھا بھارتی فوجیں لاہور میں داخل ہو گئی ہیں،اور پاکستانیوں کی پُر اعتبار سماعتیں بے اعتباری کی دراڑوںسے بھر گئی تھیں۔دراڑوں کے زخم بھر جانے کیلئے اکتالیس سال بہت ہوتے ہیںمگر زخموں کے داغ تو سروں کے ساتھ جایا کرتے ہیںسو جب بھی ایسی خبریں میری آنکھوں میں اُتریں کہ وہی زخم پھر سے ہرے ہو گئے۔میں نے سوچا۔۔بہت سوچا۔۔اِن خبروں میں کچھ تو سچائی ہوگی،ذرائع ابلاغ کے اتنے بڑے ادارے اتنی دیدہ دلیری سے اتنے جھوٹ کیسے وقت کے ڈاٹ کام پر رقم کر سکتے ہیں ،اور اگر کسی ڈاٹ کام کے ہونٹوں سے غلط بیانی کے چشمے پھوٹ رہے ہیں تو ابھی تک ان کی تردید میںکسی طرف سے گھنٹیاں کیوں نہیں بجیں، ابھی تک ابلاغ کی پریڈ میں سچ کے بینڈ کیوں نہیں بجے۔

مغربی میڈیاکے مطابق پچھلے پچاس سالوں میں ہزاروں افراد کو پاکستان کی سرکاری ایجنسیوں نے اغوا کیا اورپھر ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ پچھلے چند سالوں میں ایسے گمشدہ لوگوں کی تعداد چار ہزار ہے ۔کوئٹہ ، کراچی اور حیدر آبادکے پریس کلبوں کے باہر اکثر مرد، عورتیں اور بچے ایسے سینکڑوںگمشدہ سیاسی کارکنوں کی تصاویر اٹھائے کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ حالانکہ یہ بات بہت پرانی ہے مگر اسے پھر نیا کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ملک میں مخالف سیاسی کارکنوں کا یہ علاج نکالا ہوا تھاکہ پہلے انہیں لا پتہ کیا جاتااور پھر ان کی تشّدد یا گولیوں سے چھلنی لاشیں بوریوں میں بندایدھی سینٹر والوں کو ملتیں۔اس سلسلے کو بھی ختم ہوئے عرصہ ہوگیا۔ یہ بھی الزام لگانا کہ رینجرز کے آپریشنز میںایم کیو ایم کے کوئی دوسو کے قریب کارکن گم ہوئے جن کے بارے میں آج تک معلوم نہیںہوسکا۔مغربی میڈیا کو زیب نہیں دیتا مگر کوئی بات نہیں۔صرف اس بات کا دکھ ضرور ہوتا ہے کہ پاکستان کے خلاف کوئی دہشت گردی کی کارروائی دکھائی دے تواپنی آنکھوں پر یوں نقاب گِرالیتا ہے کہ جیسے طالبان کے دورمیںافغان نسوانی چہروں کیلئے سختی کے ساتھ پردہ واجب تھا۔ اور کہیں اور دہشت گردی میں کسی پاکستانی کا نام شامل ہو تو ٹیلی وژن کی اسکرین پر باربارپاکستان کا نام جلنے بجھنے لگتا ہے ۔اس وقت کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ریاستی دہشت گردی مغربی میڈیاکو دکھائی نہیں دیتی ۔

اس بات کا خدشہ بھی موجود ہے کہ دہشت گردی جو پاکستان میں خاصی حد تک تھم چکی ہے وہ کسی وقت بھی سر اٹھا سکتی ہے ۔مستحکم پاکستان سے بہت سے مغربی ممالک خوف زدہ ہیں ۔مغربی میڈیا اس وقت چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش میں ہے۔ تازہ خبریںجو یہاں پھیلائی گئی ہیں کہ دوست ملک پاکستان کے استحکام کیلئے یہاں مارشل لا چاہتا ہے۔جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ان دنوں ایک بات کی مجھے بہت تکلیف ہے کہ ہرروز کہیں نہ کہیں پاکستان میں مارشل لا لگنے کی،لگانے کی ،لگ جانے کی گفت و شنید سنائی دیتی ہے ۔کیوں ۔ کیا ہم پاکستانیوں کے پاس بہتری کیلئے کوئی راستہ موجود نہیں ۔جو تجربہ کئی بار کر چکے ہیں کیا پھر اسے دہرانا ضروری ہے ۔تبدیلی اقتدار کا کوئی اور بھی طریقہ ہونا چاہئے ۔ضروری نہیں ہے کہ پانچ کے بعد ہی الیکشن ہوں ۔ پہلے بھی کرائے جاسکتے ہیں۔سپریم کورٹ بھی اس سلسلے میں اپنا آئینی کردار ادا کر سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے نئے ممبران بھی اس سلسلے میں بہت کچھ کرسکتے ہیں مگر عمران خان نے ان پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔اس میں بھی کوئی شک نہیںکہ پیپلز پارٹی ہزار نون لیگ کے خلاف تقریریں کرتی رہے مگراصل میں دونوں ایک ہیں۔

186 — اب وہ پانی ملتان بہہ گیا

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-186 | ↑ فہرست

اب وہ پانی ملتان بہہ گیا

====================

اب وہ پانی ملتان بہہ گیا

گذشتہ رات میں پرانی فائلوں میں کچھ تلاش رہا تھا کہ اچانک ایک کاغذ میرے ہاتھ میں آیا اور مجھے ایسے لگا جیسے میں نے انگارہ اٹھالیا ہو۔یہ احمد ندیم قاسمی کا خط تھا ۔یہ ایک بہت بڑے شاعر اور افسانہ نگار کی وہ تحریر تھی جسنے میری زندگی کا رخ بدل دیا تھا اگر انہوں نے مجھے یہ خط نہ لکھا ہوتا تو شاید آج میں منصور آفاق نہ ہوتا۔نئی نئی جوانی تھی ۔لہو صرف رنگوں میں ہی نہیں دوڑتا تھاآنکھ سے بھی ٹپکنا جانتاتھا۔میانوالی کی سڑکوں پر رات بھر شاعری ہوتی تھی جسے ندیم صاحب بڑی محبت سے’’ فنون ‘‘میں شائع بھی فرمادیاکرتے تھے۔ان سے خط و کتابت جاری رہتی تھی ۔اور پھر ایک دن کا یہ خط آ گیاجومجھے آج کسی انگارے کی طرح محسوس ہورہا ہے ۔اس خط میں انہوں نے مجھے مستقلاً لاہور آجانے کا مشورہ دیا تھا ۔ میں لاہور ہوگیا بلکہ یہ کہنا یہ زیادہ مناسب ہوگا کہ لاہور میرا ہوگیا ۔پھر میں لاہور کو چھوڑ کرمغرب میں آباد ہوگیالیکن لاہور سے رشتہ کبھی ختم نہیں ہوا۔اب جب میں سہیل وڑائچ جیسے دوستوں کے کہنے دوبارہ واپس لاہور آیا ہوں تو لاہور نے پھر اسی طرح کھلی باہوں سے مجھے اپنی آغوش میں لے لیا جیسے میں میانوالی سے آیا تھا اور داتا علی ہجوری نے مجھ پر اپنے شہر کے تمام دروازے کھول دئیے تھے ۔ناصر کاظمی نے شاید میرے لئے کہا تھا.

شہرِ لاہور تری رونقیں دائم آباد

تری گلیوں کی ہوا کھینچ کےلائی مجھ کو

میں اِ س وقت لاہور کے پاک ٹی ہائوس میں موجود ہوں وہیں جہاں فیض ، ندیم ، منٹو ناصر کاظمی ،چراغ حسن حسرت سے لے کرعطاالحق قاسمی ، امجد اسلام امجد اورشعیب بن عزیز اور اُ ن سے لے کر سراج منیر ،عباس تابش ،اختر شمار،ڈاکٹر صغرا صدف ،شفیق احمد خان ، ندیم بھابھہ ،غافر شہزادتک بیٹھا کرتے تھے ۔کچھ لوگ اِ س وقت بھی یہاں موجود ہیں مگر میری پہچان میں نہیں آرہے ممکن ہیں شاعر ادیب ہوں ۔پچھلے دنوں یہاں ٹائروں کی دکان بنا دی گئی تھی جو اہل ِ علم و قلم کے لئے بہت تکلیف دی تھی ۔جیسے تیسے بھی ممکن ہو سکا اسے حکومت پنجاب نے دوبارہ پاک ٹی ہائوس میں بدل دیا ۔روایت کی لڑی کو پھر سے جوڑ دیا گیا مگربیس پچیس مربع فٹ کے اس ڈبل سٹوری چانے خانہ کی وہ رونق ابھی بحال نہیں ہو سکی جو اس کے شاندار ماضی سے متعلق ہے ۔

میں ایک عام سی کرسی بیٹھ کر چاروں کی طرف لگی ہوئی ادیبوں او رشاعروں کی چھوٹی چھوٹی تصویروں کو دیکھ رہا تھا اور میری آنکھوں میں بار بارملتان ٹی ہائوس گھوم جاتا تھا ۔ جو چار کنال کے رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے ۔جس کا تمام فرنیچر ایش وڈ سے بناہواہے اور اُس فرنیچر پر جو آرٹسٹک کام کیا گیاہے اس کی کوئی مثال نہیں ۔ایک سو ساٹھ کرسیوں پر مشتمل شاندار ہال ۔دیواروں پر ملتان کے مشاہیر کے قلمی سکیچ اور رپورٹریٹ۔تقریبات کےلئے علیحدہ ایک خوبصورت ہال ۔پورے لاہور کے ادیبوں اور شاعروں کو کوئی ایسی جگہ میسر نہیں ۔

ملتان ٹی ہائوس زاہد سلیم گوندل نے اس وقت تعمیر کرایا تھا جب وہ ملتان میں ڈی سی او ہوا کرتے تھے ۔میں نے جب ان کی کتاب ’’مجموعہ مقالاتِ ملتان ‘‘ کا ایک سرسری جائزہ لیا تھا تو مجھےاسی وقت ملتان کی قسمت پر رشک آیا تھا کہ اسے ایک ایسا شخص میسر آیا ہے جو حرف کی حرمت سے بھی پوری طرح واقف ہے ۔جو خود بھی اہل قلم ہے اور اپنے دل میں ادیبوں اور شاعروں کا درد بھی رکھتا ہے ۔ملتان ٹی ہائوس کے متعلق اسلم انصاری کہتے ہیں ’’جب تک اس شہر کے سینے پر ملتان ٹی ہائوس کا تمغہ سجا رہے گا ریشم دلان ِ ملتان کے دل میں زاہد سلیم گوندل کی محبت موجزن رہے گی یہ خطہ ان کا احسان چکا تو نہیں پائے گا مگر یاد ضرور رکھے گا ‘‘

زاہد سلیم گوندل ان دنوں لاہور میں ہوتے ہیں اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے ساتھ کام کرتے ہیں ۔مجھے ایسا لگا جیسے انہیں اِ س وقت لاہور کا پاک ٹی ہائوس پکاررہا ہے ۔یہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ لاہور جو صدیوں سے ادب کا مرکز چلا آرہا ہے ۔اُس میں ملتان ٹی ہائوس جیسی کوئی عمارت موجود نہیں ۔وزیر اعلی شہباز شریف نے جہاں تعمیرات کا ایک جہاں آباد کیا ہے وہاں لاہور کے ادیبوں شاعروں کےلئے بھی ایک ملتان ٹی ہائوس بنوادیں تو ممکن ہے کہ تاریخ اس

حوالے سےبھی انہیں خوبصورت لفظوں میں یاد کرے۔یقینا زاہد سلیم گوندل وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی آنکھوں تک اِس خوبصورت خواب کو رسائی دے سکتے ہیں ۔

اگرچہ الحمرا لاہور کے ایک بڑے کمرے کو’’ادبی بیٹھک ‘‘درج دیا گیا ہےمگر میں لاہور کے ادیب شاعر وں کےلئے کسی پورے الحمرا کے خواہش مند ہوں۔گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ہمیں عوامی فلاحی منصوبوں کےلئے عزم ، جذبے اور محنت سے کام کرنا ہو گا ۔ناامیدی اور مایوسی کو شکست دے کر امید کے چراغ جلانے ہونگے ‘‘۔ادیبوں اور شاعروں کی آنکھوں میں بھی امید کے دئیے فروزاں ہیں ۔انہیں کچھ اِ س طرف بھی متوجہ ہونا چاہئے ۔ادیب شاعر چاہتے ہیں مجلس ترقی ادب کے دفتر کو احمد ندیم قاسمی کے نام سے منسوب کر کے وہاں احمد ندیم قاسمی میوزیم بنادیا جائے ۔فیض احمد فیض کی کوئی یادگار بنائی جائے ۔کہیں کوئی سعادت حسن منٹو کارنر بنایا جائے۔ میرا جی اور ن م راشد کی رہائش گاہوں یادگاری حیثیت دی جائے ۔کہیں کوئی منیر نیازی کی نشانی محفوظ کی جائے ۔کہیں مزاحِ پطرس بخاری کو مجسم کیا جائے۔حفیظ جالندھری اور صوفی تبسم کی یادیں یادگاریں کہیں جمع کی جائیں ۔اشفاق احمد کی یاد میں کوئی ’’داستان سرائے ‘‘بنائی جائےمجھے پورا یقین ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ شہباز شریف ان کاموں کی ذمہ داری زاہد سلیم گوندل کے حوالے کردیں تو ادیبوں اور شاعروں کا لاہور دوبارہ زندہ ہوجائے گا۔شاید یہی خواہش شعیب بن عزیز کے دل میں جاگی تھی جب انہوں نے کہا تھا

مرے لاہور پر بھی اک نظر کر

تیرا مکہ رہے آباد مولا

ایک دوست سے ملتان ٹی ہائوس کا ذکر ہورہا تھا تو اس نے کہا کہ اس کے معمار ان دنوں عارضہ ء قلب میں مبتلا ہیں میرے دل کی گہرائیوں سے زاہد سلیم گوندل کےلئے دعا نکلی اور اس کے ساتھ میں نے یہ بھی سوچا کہ اگر گوندل صاحب جیسے صاحب ِ درد لوگ دل کے عارضہ میں مبتلا نہ ہوں تو شاید یہ ایک خبر ہو۔

187 — وزیر اعظم کےلئے دعا

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-187 | ↑ فہرست

وزیر اعظم کےلئے دعا

====================

وزیر اعظم کےلئے دعا

منصور آفاق

میں اُس وقت جہاز میں تھا جب سہون شریف میں بم دھماکہ ہوا ۔بے نظیر بھٹوایئر پورٹ اسلام آباد پر اترتے ہی جس تکلیف دہ خبر نے میرا استقبال کیا وہ یہی تھی ۔جنرل راحیل شریف بہت شدت سےیاد آئے ۔اسلام آباد میں افواج ِ پاکستان سے تعلق رکھنے والے کئی احباب سے ملاقات ہوئی ۔وہ اپنے موجودہ چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے حوالے سے بڑے پُر اعتماد ہیں ۔رات ڈھلنےتک جب مجھے ایک سو کے قریب دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی خبر ملی تولگا کہ فوج کا اپنے چیف پر اعتماد درست ہے اورجب خبر آئی کہ پاکستان نے افغان سرحد کےاس پار بمباری کرکے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دئیے ہیں تو میں نے دل ہی دل میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیلوٹ کیا ۔یہ اِس پاکستانی کا پہلاسیلوٹ کسی آرمی چیف کےلئے تھا۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم پاکستان کا یہ حکم سن کر کہ دہشت گرد ملک کے اندر ہوں یا بیرون ملک انہیں ڈھونڈڈھونڈ کر ماردیا جائے ۔میرے دل سے پہلی بار ان کےلئے بھی دعا نکلی ۔

میرا خیال ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو اپنا دائرہ کار اوربڑھانا چاہئے ۔ صرف افغانستان ہی نہیں دنیا کے جس خطے میں انسان دشمن دہشت گرد موجود ہیں۔وہاںپاکستانی افواج کوکارروائی کرنی چاہئے ۔سیہون شریف پر دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے ۔سو یہ غلط نہ ہوگاکہ ہم داعش کے خلاف روس کے ساتھ مل کرعراق اور شام میں بھی کارروائی کریں ۔اس کارروائی سے پاکستان اور زیادہ مضبوط ہوگامیں یہ بھی سوچ رہا تھا کہ یہ جو فوجی عدالتوں کے قیام کی اجازت کا قصہ ہے یہ درست نہیں اور نہ ہی فوجی عدالتوں کے خلاف اپیل ہونی چاہئے۔فوج، حالتِ جنگ میں ہے اور جنگ میں ہر فوجی خود جج بھی ہوتا ہے ، وکیل بھی اور جلاد بھی ۔اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس نے اگردشمن کےانسانی حقوق دیکھنے شروع کر دئیے تو دشمن اُسے مار دے گا ۔سو ہر فوجی عدالت محاذ پر پہنچتے ہی لگ جاتی ہے۔وہی محاذ جنگ ہی فوجی کاکورٹ روم ہوتاہے اور دشمن کو لٹکانے والاپھانسی گھاٹ بھی ۔دوسرا یہ جو سہولت کار کی اصطلاح ہے یہ بھی درست نہیں ۔جنگ میں دشمن کا سہولت کار اسی طرح دشمن ہوتا ہے ۔جیسا وار کرنے والا دشمن ،جنگ میں یہ نہیں ہو سکتا کہ کسی شخص کو یہ سوچ کر گولی نہ ماری جائے کہ یہ آدمی توصرف راستے کی نشان دہی کرنےوالا ہے ۔جنگ میں جیسے دشمن موت کاحقدار ۔بالکل اسی طرح اسکا سہولت کار بھی۔

یہ بات تو بہت بری ہے مگر اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ دہشت گردی کی اس نئی لہر سے پانامہ کیس پر عوام کی توجہ کم ہوئی ہے لیکن لگتا یہی ہے کہ سپریم کورٹ میں حکومتی معاملات کچھ زیادہ بہتر نہیں ۔ اتفاق سے کل مجھے اسلام آباد سیکرٹریٹ جانا پڑا ۔پہلے میں ڈپارٹمنٹ آف پلاننگ ڈویژن میں گیا تو مجھے وہاں بہت سے نون لیگ کے ایم این ایزدکھائی دئیے ۔میں نے یہ سوچ کر صرف ِ نظر کیا کہ ممکن ہے یہاں کہیں حکومتی پارٹی کی کوئی میٹنگ ہو ۔اس کے بعدمیں اپنےایک اوردوست سے ملنے فنائس منسٹری میں گیا تو وہاں پلاننگ ڈویژن سے زیادہ نون لیگی ایم این ایز موجود تھے ۔میں چونک گیا اور میں نے اپنے دوست سے پوچھا کہ یہ نون لیگی ایم این ایز نے سیکرٹریٹ پر دھاوا کیوں بول رکھا ہے تو اس نے ہنستے ہنستے کہا ’’جب منزل تک پہنچنے کےلئے وقت کم رہ جائے تو مسافر دوڑنے لگتے ہیں ۔ ‘‘ میں اُس کی بات نہیں سمجھ سکا تھا سو میں نےاسے وضاحت کےلئے کہا تو اس نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے حکم دیا ہے کہ فوری طور پرنون لیگ کے تمام ایم این ایز کے لئے مختص فنڈ زجاری کئے جائیں ۔حکومت یہ فنڈز مختلف پروجیکٹ کی مد میں ایم این ایز کو دیتی ہے ۔فنڈلینے کےلئے ضروری ہے کہ وہ جس پروجیکٹ کی مدمیں دیا جائے وہ پلاننگ ڈویژن کا منظور شدہ ہو ۔سو تمام ایم این ایز اپنے مختلف پروجیکٹ کی پہلے پلاننگ ڈویژن سے اپروول لیتے ہیں اور پھر فنائس سے ان پروجیکٹس کےلئے فنڈزجاری کراتے ہیں ۔ان دنوں یہاں دن رات یہی کام جاری ہے ۔ایک دن پروجیکٹ جمع ہوتا ہے دوسرے دن اس کی اپروول ہوجاتی ہے اور تیسرے دن فنائس والے اس کےلئے فنڈز جاری کر دیتے ہیں۔وہ کام جو پہلے مہینوں میں بھی نہیں ہوتے تھے ان دنوں ، دنوں میں ہو رہے ہیں ۔میرے استفسار کرنے پر اس نے بتایا کہ کسی پروجیکٹ کو مکمل طورپردیکھنا کہ یہ قابل عمل ہے یا نہیں ، یہ جو پی سی ون بنا کر ایم این ایز لائے ہیں کیایہ تمام قانونی تقاضے پورا کرتے ہیں یا نہیں۔اس کےلئے کئی ہفتے درکار ہوتے ہیں یہ ایک دن کا کام نہیں اور اس کے لئے فنڈز ریلیز کر نے کا بھی ایک طریقہ کارہے۔یہ جو جلدی جلدی کا کام ہوتا ہے اس میں بہت سی غلطیاںرہ جاتی ہیں جن کے سبب حکومت جانے کے بعد لوگوں کونیب کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں ۔میں نے اس سے دو تین مرتبہ پوچھا کہ اتنی جلدی کی اچانک ضرورت کیوں پڑ گئی مگر اس نے میرے اِس سوال کا کوئی جواب دئیے بغیر مجھ سے پانامہ کیس کے متعلق پوچھنا شروع کردیا ۔

اطلاعات کے مطابق یہ فنڈز صرف نون لیگ سے تعلق رکھنے والوں کوجاری کئے جارہے ہیں اپوزیشن کےکسی ممبر اسمبلی کو بجز قائد حزب ِ اختلاف یہ فنڈ نہیں دیا جارہا ۔مجھے یادہے کہ یوسف رضا گیلانی جب وزیراعظم ہوتے تھے انہوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ تمام اپوزیشن کے ممبران پارلیمنٹ کےلئے فنڈ جاری کئے تھے حتی کہ حنیف عباسی جو ان کا بدترین مخالف تھا اس کے فنڈ میں کسی طرح کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی تھی بلکہ کہا تھا کہ ان کاجوحق ہے وہ انہیں ضرور دیا جائے ۔

ان دنوں وزیر اعظم نواز شریف مختلف پروجیکٹس کے افتتاح کررہے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ اسلام آبادکے نئے ائیرپورٹ کا بھی افتتاح کریں سو حکم دے دیا گیا ہے کہ جتنے جلدی ممکن ہو سکے اسے مکمل کیا جائے۔ ایئرپورٹ بنانے والوں نے چودہ اگست کی تاریخ دی ہے کہ اس سے پہلے افتتاح ممکن نہیں اور چودہ اگست آنے میں ابھی تقریباً چھ ماہ باقی ہیں جہاں تک پانامہ کیس کا تعلق ہے تو اس کا فیصلہ تو سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔ کب، کیا اور کس طرح کا، یہ اللہ کی ذات ہی جانتی ہے یا کسی حد تک جج صاحبان جانتے ہوں گے۔ اس پر کوئی حتمی تبصرہ ممکن نہیں۔ اندازے لگائے جا سکتے ہیں۔ اور یہ کام روزانہ بڑی شد و مد کے ساتھ فواد چوہدری، نعیم الحق، دانیال عزیز، طلال چوہدری اور محترمہ قائم مقام وزیر اطلاعات وغیرہ کرتے رہتے ہیں میرے خیال میں تو جب تک مارچ میں سینیٹر زبنانے کا کام مکمل نہیں ہوجاتا۔ حکومت کی کوشش ہے کہ اس وقت تک کوئی فیصلہ نہ آس کے اس کے بعد ممکن ہے وزیراعظم نواز شریف خود نئے انتخابات کا اعلان کردیں۔

188 — گداگرانِ سخن کے ہجوم سامنے ہیں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-188 | ↑ فہرست

گداگرانِ سخن کے ہجوم سامنے ہیں

====================

گداگرانِ سخن کے ہجوم سامنے ہیں

کسی حدتک یہ بات بڑی خوبصورت ہے کہ ہم اہل ِ قلم زندگی کے سلگتے ہوئے مسائل پر قلم اٹھا رہے ہیں۔صریرِ خامہ سے بلبل کے پروں پر کشیدہ کاری کا کام تو خیر ہماری پرانی روایت ہے مگر صحافت کے کمرے میں بلب جلانے کاہنر ہم نے پچھلی صدی میں سیکھا ہے۔میں ہمیشہ سےاخبارات کے ادارتی صفحے کا پوری سنجیدگی سے مطالعہ کر رہا ہوں ۔کچھ سالوں سے کالم نگاروں کے پسندیدہ موضوع یہی ہیں ۔نون لیگ کی اچھائیاں کہیں کہیں برائی بھی ۔ تحریک انصاف کی برائیاں کہیں کہیں اچھائی بھی ۔افواجِ پاکستان کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس جرنیل ، عدالتِ عظمی کے فیصلے یاپھر پیپلز پارٹی کی کرپشن ۔مجھے اس وقت ان موضوعات سے کچھ لینا دینا نہیں میرا سوال یہ ہے کہ ادبیوں اور شاعروں نے صرف کالم نگاری پر ہی کیوں اپنی تمام تر صلاحیتیں مرتکز کرلی ہیں شاید اسلئے کہ خالی شکم کو میر تقی میر کے تیس ہزار اشعار نہیں بھر سکتے۔ دیوان غالب دودھ کا گلاس نہیں بن سکتا۔ بال جبریل نانِ جویں نہیں بدل سکتا۔نسخہ ہائے وفا لقمہ ء تر نہیں ہو سکتا۔لکھنے والے کو پیٹ بھرنے کیلئے روٹی کی ضرورت ہے۔کہتے ہیں بھوکے آدمی کو تو چودہویں کے چاند کی گولائی بھی روٹی جیسی لگتی ہے اوران دنوں کالم نگاری وہ واحد فن ہے جو فنکارکی میز پر روٹی بلکہ ساتھ روسٹ بھی لاکر رکھ دیتا ہے۔

ہمارے اکثر لکھنے والے بڑی بڑی کوٹھیوں کے مالک بن چکے ہیں ۔انہوں نے لمبی لمبی گاڑیوں خرید لی ہیں ۔تحقیق کہ کچھ ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنے اخراجات کا دائرہ صرف اخبار سے ملنی والوں پر تنخواہ تک محدود رکھا ہوا ہے اور الحمداللہ وہ تنخواہیں بھی اب کچھ کم نہیں ہےکچھ ادبیوں سے اس موضوع پر گفتگو ہوئی تو ان کا نقطہ ء نظر یہ تھا کہ سب کو پیٹ بھر کرروٹی اس وقت حاصل ہوگی جب ملک خوشحالی آجائے گی ۔نظامِ حکومت درست ہوجائے گا۔کرپشن ختم ہوجائے گی ۔ وغیرہ وغیرہ ، یعنی اپنے تئیں سارے اہل قلم وطن کی محبت میں لکھتے ہیں۔میرے نزدیک کسی سپاہی کا ماٹو تو ہو سکتا ہے ادیب اور شاعرکا فلسفہ نہیں۔لکھنے والاتو صرف حق اور انصاف کا سپاہی ہوتا ہے بے شک اگر کوئی دوسرا ملک اس کے وطن کیخلاف جارحیت کامرتکب ہوا ہے اور اسکی آزادی کے درپے ہے تو لکھنے والا ضرور تڑپ اٹھتا ہے ۔پابلو نرودا ( Pablo Naroda)نے اپنی یادداشتوں میں لکھا ہے ۔’’سپین کی گٹاروں پر گولیوں کی پہلی بوچھاڑ ہوئی توان سے موسیقی کی جگہ لہو کے سُر چیخ اٹھے اس انتہائی کر بنا ک لمحے نے میری شاعری کو انقلاب سے دوچار کردیا آگہی کے اس ثانیے میں میں نے محسوس کر لیا کہ میں تنہائی کے قطب جنوبی سے انسانوں کے قطب شمالی میں ہجرت کرآیا ہوں ۔ان انسانوں کے درمیان کہ میری شاعری جن کے ہاتھوں کا رومال اور انکے میان سے تڑپ کر نکلنے والی تلوار بننے کی آرزو مندہے ۔ رومال اس لئے کہ وہ انکی پیشانیوں سے انکی بے پایاں محرومیوں کا پسینہ پونچھ سکے اور تلوار اس لئے کہ انکی جدوجہد میں انکا ہتھیار بن سکے ‘‘مگر یہ بالکل مختلف بات ہے۔

جو کچھ ان دنوں لکھا جارہا ہے وہ رزمیہ تحریریں ضرور ہیں مگر ان کاموضوع پاکستانی لیڈر شپ ہے ۔ان جنگ ناموں میں بڑی مہارت سے حقِ نمک ادا کیا جارہا ہے ۔ایسا لگتا ہے کہ ہر اقبتاس م میں کوئی شاہنامہ فردوسی لکھا جارہا ہے یا لکھنے والاواقعہ کربلا لکھتے ہوئے داخلِ دشنام ہو چکا ہے ۔ بہر حال تمام اہل کالم میدان جنگ میں پوری طرح سرگرمِ عمل ہیں اور اپنے اپنے لیڈروں کیلئے بھرپورانداز میں آگے بڑھ بڑھ کر حملے کر رہے ہیں ۔شمشیریں چمک رہی ہیں ۔ کشتوں کے پشتے لگ رہے ہیں۔کوئی میمنہ کو لے کر آگے بڑھ رہا ہے تو کوئی میسرہ کو۔یقین کیجئے زمانہ ء جاہلیت کے عرب شعراء امرؤ القیس اور عمروبن کلثوم میدان میں اترتے ہوئے ہیں جن کے لفظوں تلواروں کی جھنکار سنائی دیتی ہے اورہاں ۔۔ اپنے کئی لکھنے والے صرف لکھنے کی حدتک سپاہی نہیں وہ عملی طور پر بھی ان جنگوں میں شریک رہےہیں ۔یہاں مجھے ژاں پال سارتر یاد آرہا ہے اگرچہ اس حوالے پر اس کی روح بھی قبر میں تڑپ تڑپ اٹھی ہوگی مگراس کی بدقسمتی کہ یاد وہی آیا ہے۔ فرانس کا وہ شاعر ادیب اور فلسفی قلم چلاناہی نہیں بندوق چلانا بھی جانتا تھا مگر اس کے قلم کی طرح اسکی بندوق کی بھی سچائی کیساتھ کمٹ منٹ تھی اسے اپنے فرانس سے بھی بڑی محبت تھی ، دوسری جنگِ عظیم میں اس نے فوج میں شامل ہوکر اپنے وطن کے دفاع میں تلوار اٹھائی اسے میگنوٹ لائن پر جرمن فوج نے گرفتار کر لیاتھا وہ نوماہ تک جرمن فوجی کیمپ میں نازیوں کے رسوائے زمانہ تشدد کا شکار رہا۔

لیکن وہ ہمارے قلم کے سپاہیوں کی تنخواہ دار نہیں تھا اس عظیم قلم کارنے تونوبل پرائز لینے سے انکار کردیا تھاقلم کار کی ساری جدوجہد معاشرہ کی بدصورتی ختم کرنے کے لئے ہوتی ہے۔حا لات کی کریہہ المنظری مٹانا اور اسے حسن و جمال عطا کرنا دانشور کا فریضہ سمجھا جاتاہے اوراہل قلم سے بڑا دانشور اورکون ہوسکتاہے یہ انتہائی حساس اور باشعور لوگ ہوتے ہیں مگرمجھ اس بات پر حیرت ہے کہ گلی گلی میں ان کے سامنے ان کے اپنے بھائی کسی سنگدل کی چیرہ دستی سے بدن دریدہ پڑے ہیں ،ان کے ہر طرف دکھی انسان بکھرے ہوئے ہیں ، بچے بھوک سے بلک رہے ہیں ،عورتیں ظلم کی چکی میں پس رہی ہیں اور وہ ہیں کہ صاحبان ِ اقتدار کی زلف و لب ورخسار کے قصیدے گارہے ہیں اپوزیشن رہنما کے بیٹھنے اٹھنے اور چلنے پر اعتراض ہورہا ہےکبھی تحریک انصاف کی بےپناہ مقبولیت کو کسی اور طاقت کا کارنامہ قرار دیتے ہیں ۔کبھی اس کی مقبولیت کے گراف سے نظریں چرا کر اُ س کو ’خس کم جہاں پاک ‘کی گالی دیتے ہیں ۔کبھی انہیں عمران خان خوئے دلنوازی سے محروم دکھائی دیتے ہیں ۔

میں نے یہاں ان کی قوسِ قزح کے رنگوں میں لپٹی ہوئی گالیاں نہیں درج کیں ان کے پڑھنے والے ان سے اچھی طرح آشنا ہیں سوایک طرف یہ اندازِگفت و شنیدہے اور دوسری اپنے پسندیدہ بلکہ زردیدہ لیڈروں کی شان میں ایسی ایسی دلچسپ خوشامد کرتے ہیں کہ سنجیدہ تحریریں مزاح کے زمرے میں در آتی ہیں مگریہ تمام احباب میرے لئے بڑے محترم ہیں میں انہیں اور تو کچھ نہیں کہہ سکتا صرف ان کی خدمتِ اقدس میں علامہ اقبال کا ایک مصرعہ تھوڑے سے تصرف کے ساتھ (’کالم‘ فروختند و چہ ارزاں فروختند)اوراحمد فراز کی چار لائنیں:.

تم اہل حرف کے پندار کے ثنا گر تھے

وہ آسمانِ ہنر کے نجوم سامنے ہیں

بس اس قدر تھا کہ دربار سے بلاوا تھا

گداگرانِ سخن کے ہجوم سامنے ہیں

189 — دنیا بسائوں گا تیرے گھر کے سامنے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-189 | ↑ فہرست

دنیا بسائوں گا تیرے گھر کے سامنے

====================

دنیا بسائوں گا تیرے گھر کے سامنے

منصور آفاق

عمران خان نے رائیونڈ مارچ کااعلان کیا اور لائل پور تک دہائی سنائی دی ۔ٹانگیں توڑنے والے گنڈاسے ہاتھوں میںلے کر گھروں سے نکل آئے ۔نوری نتوں اور مولا جٹوں کے ڈائیلاگ ٹی وی چینلوں پر گونجنے لگے۔مجھے ایسا لگا جیسے کسی جیالے عاشق نے کسی غیر ت مند کےگھر کے باہر ڈیرے ڈالنے کا اعلان کردیا ہو ۔وہ گانا یاد آگیا

اک گھر بنائوں گا تیرے گھر کے سامنے

دنیا بسائوں گا تیرے گھر کے سامنے

عمران خان نے رائیونڈ میں گھر بنانے کا تو کبھی نہیں سوچا ۔البتہ وہاںکچھ دیر کیلئے یا کچھ دنوں کیلئے دنیا بسانے کا ارادہ ضرور رکھتے ہیںاور وہ بھی مذکورہ گھر سے خاصے فاصلے پر ۔اتنا دور بھی نہیں کہ خدانخواستہ عشاق کے گانوں ، ترانوں اور تقریروں سے اہل خانہ محروم رہ جائیں ۔جاتی امرا کے نواح میں تحریک انصاف کے احتجاج کی اور بھی بہت سی وجوہات ہونگی مگر شاید عمران خان یہ بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان کے لوگ وزیر اعظم کی ذاتی رہائش گاہ کا جاہ و جلال بھی دیکھیں اس کے حسن و جمال سے لطف اندوز ہوں ۔ایک اکلوتے محل کی طرف رواں دواں درختوں سے ڈھانپی ہوئی کارپٹ روڈ کا نظارہ کریں ۔اس طرف سے گزرتی ہوئی جوئے آب میں تیرتی ہوئی بطخوں کی اٹکھیلیوں سے محظوظ ہوں ۔بڑے بڑے دلانوں میں گھومتے ہوئے مور وں کا مشاہدہ کریں ۔چوکڑیاں بھرتے ہوئے ہرن دیکھیں ۔فواروں سے نکلتے ہوئے پانی کی دھاروں سے آنکھ مچولی کھیلیں ۔ہر طرف پھیلے ہوئے روشنیوں کے رنگ اپنی آنکھوں میں سمیٹیں ۔یقینا تحریک انصاف کا یہ احتجاج پاکستانیوں کے لئے کسی پکنک سے کم نہیں ہوگا ۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ پکنک منانے والوں کے ساتھ گھر کے مالک کیا سلوک کرتے ہیں ۔برطانیہ میں آئے دن برطانوی وزیر اعظم کے گھر کے باہر احتجاج کیلئے لوگ جمع ہوتے ہیں ۔ٹین ڈائوننگ اسٹریٹ کے کونے پر کھڑے ہوکرا سپیکر لگا کر تقریریںکرتے ہیں ۔یعنی وزیر اعظم احتجاجیوں سے بیس پچیس کلومیٹر دور اپنے گھر میں بیٹھ کراپنے خلاف ہر طرح کی تقاریر سنتے ہیں ۔ کئی دفعہ یہ بھی ہوا ہے کہ اگر احتجاج کرنے والوں کی تعداد کم ہو تو وزیر اعظم کے گھر سے ان کی تواضع کیلئے کوئی کھانے پینے کی چیز بھی بھیج دی جاتی ہے۔مگرجاتی امرا میں تو امید یہی کی جارہی ہے کہ احتجاجیوں کا استقبال گنڈاسوں سے کیا جائے گا ۔

مجھے یقین ہے کہ جب جمائمہ خان کے گھر کے باہر نون لیگ کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا تو جمائمہ خان کی والدہ نے ملازمین سے کہا ہوگاکہ یہ جو لوگ ہمارے گھر کےباہر احتجاج کیلئے آئے ہیں ان کے کچھ کھانے پینے کا بندوبست کیا جائے ۔ یہ بری بات ہوگی کہ یہ کچھ کھائے پیئے بغیر یہاں سے چلے جائیں مگر کسی نے سمجھایا ہوگا کہ ایسا نہ کریں آپ اِن لوگوں کو نہیں جانتیں اگرایک بار کچھ کھانے پینے کو دے دیا تو یہ روز آکر کھڑے ہوجایا کریں گے ۔ممکن ہے جاتی امرا والے بھی اِسی ڈر سے بن بلائے مہمانوں کی مہمان نوازی نہ کریں وگرنہ جائمہ خان کی ماں کی طرح وہ بھی بہت مہمان نوازلوگ ہیں۔ویسے یہ بن بلائے مہمان بھی بڑے سلجھے ہوئے لوگ ہونگے ۔اِن سے اُس کام کی توقع تو ہرگز نہیں کی جاسکتی جو ڈاکٹر طاہر القادری کے گھر جانے والے گلو بٹوں نے کیا تھا بلکہ اِن سے تو اس کام کی امید بھی نہیں جو سابق صدر فاروق لغاری کے گھر کےباہر احتجاجیوں نے کیا تھا ۔

کچھ احتجاجی یہ سوچ رہے تھے کہ وہ کچھ گدھے بھی ساتھ لے کر جائیں گے جنہیں وہیں باندھ آئیں گے مگر جہانگیر سلطان نے انہیں یہ کہانی سنا کر روک دیا’’کہ ایک کسان اپنے گدھے کو اپنے گھر کے سامنے باندھنے کیلئے ہمسائے سے رسی مانگنے گیا تو اُس نے کہا۔’’ رسی تو نہیں ہے میرے پاس، مگر ایک بات بتاتا ہوں اُس پر عمل کر۔رسی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ تُو گدھے کے پاس جا کر ایسی حرکتیں کرجیسے رسی کو گردن میں ڈال کر کستے اور پھر کھونٹی کے ساتھ باندھتے ہیں، دیکھنا گدھا رات بھر کھونٹے کے پاس ہی کھڑا رہے گا۔ رسی نہ ہونے کے سبب کسان نے مجبوراً اسی نصیحت پر عمل کیا اور گھر میں جا کر سو گیا۔صبح دیکھا تو گدھا کھونٹے کے پاس ہی کھڑاتھا۔کسان نے گدھے کو ہانک کر کام پر لے جانا چاہا تو اُس نے انکار کردیا۔ کھینچا، زور لگایا اور ڈنڈے برسائے مگر گدھا اپنی جگہ پر جمارہا۔ہمسایہ بھی تماشا دیکھ رہا تھا۔اُس نے پوچھا ’’گردن سے رسی کھولی ہے؟‘‘کسان نے حیرت سے پوچھا’’: کونسی رسی؟ میں نے تو بس رسی باندھنے کی اداکاری کی تھی، رسی تھوڑی باندھی تھی؟‘‘ہمسایہ بولا ’’بے شک تیرے نقطہ نظر سے تو رسی گدھے کے گلے میں نہیں ہے، مگر گدھے کے نزدیک تو رسی گلے میں موجود ہے ۔کسان نے واپس جا کر گدھے کی گردن سے اور بعد میں کھونٹے سے رسی کھولنے کی اداکاری کی اور گدھا خاموشی سے مالک کے ساتھ چل پڑا۔گدھے کے گدھے پن پر مسکرائیے نہیں ۔ہم سب کی گردنوں میں کئی غیر مرئی رسیاں موجود ہیں جو ہمیں لاشعوری طور پر آگے بڑھنے سے روکے رکھتی ہیں ۔کئی طرح کےاعتقادات ، عادات ، رسوم و رواج ، وہم اورسماجی دبائو کی رسیاں جوہمیں دکھائی نہیں دیتیں مگر ہم ان کے شکنجے میں جکڑے ہوتے ہیں ۔یہی کہ فلاں کو ووٹ نہیں دینا ۔فلاں نے کہہ دیا ہے ۔ یہ بندہ ایماندار ہے مگر ووٹ ضائع کیوں کریں اُس نے جیتنا تو ہے ہی نہیں۔یہ نہیں کرنا وہ نہیں کرنا ۔کہیں یوں نہ ہوجائے کہیں ووں نہ ہوجائے ۔اسی طرح کی کچھ رسیوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے ہی ہم لوگ رائیونڈمارچ کر رہے ہیں ۔سو دوسروں کے دروازوں پر گدھے باندھنے سے بہتر عمل یہ ہے کہ اپنی گردنوں میں پڑی ہوئی نادیدہ رسیاں نکالی جائیں ۔ویسے تو اس سنجیدہ کہانی نے ساری پکنک کا مزا کرکرا کردیا ہے پھر بھی رائے ونڈ مارچ میں شریک ہونے والوں کیلئے مشورہ ہے کہ کھانے پینے کی اشیا ضرور ساتھ لے کر جائیں کیونکہ مجھے لگتا ہے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کا واقعی یہی خیال ہے کہ دنیا بسائیں گے تیرے گھر کے سامنے ۔یعنی دھرنا۔

190 — عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری_جنتری کے مفروضے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-190 | ↑ فہرست

عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری:جنتری کے مفروضے

====================

عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری:جنتری کے مفروضے

منصور آفاق

نون لیگ کے مضبوط اورلمبے ہاتھ کمزور پڑ گئے۔بہر حال تقریباً دوسال تو انہوںنے عمران خان کو طاہر القادری کی طرف قدم بڑھانے سے روکے رکھا۔یقینا اُس شخصیت کی پریشانیوں میں بہت اضافہ ہو چکا ہوگا جسے اس کے آزمودہ ماہرِ علم ِ نجوم نے کہا تھا کہ’’ میرے زائچے کے مطابق جب بھی عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری ایک ہوجائیں گے تو آپ کا ستارہ گردش میں آجائے گا‘‘علم جفر کے ماہرین نے بھی اسی خیال کا اظہار کیاہے کہ عمران کا عدد ’’ایک ‘‘ہے اور ’’طاہر‘‘ کا آٹھ ہے۔یہ مل کر ’’نو ‘‘کا عدد بن جاتا ہے۔جو کسی دوسرے ’’ایک‘‘ کیلئے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔نو کا عدد اگر ایک کے عدد میں جمع ہوجائے تو دس یعنی پھر ایک بن جاتا ہے لیکن نوکا عدداگر ایک کے عدد سے ٹکرا جائے یعنی ضرب کھا جائے تو پھر نو بن جاتا ہے۔یہ وضاحت بھی کردوں کہ’’ عمران‘‘ کے عدد 361بنتے ہیں جنہیں جمع کیا جائے تو ایک بن جاتا ہے اور ’’نواز‘‘کے عدد 64بنتے ہیں انہیں بھی جمع کیا جائے تو ایک بن جاتا ہے۔طاہر کے عدد215بنتے ہیں جنہیں جمع کیا جائے تو آٹھ بن جاتا ہے۔یعنی طاہر جدھر مل جائے فتح ادھر چلی جاتی ہے۔تاریخ پیدائش کی صورت بھی اِس جیسی ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری 19/2/1951میں پیدا ہوئے۔ان اعداد کو جمع کیا جائے تو ایک بن جاتا ہے۔عمران خان کی تاریخ پیدائش25/11/1952ہے ان اعداد کو جمع کیا جائے تو پھر آٹھ بن جاتا ہے۔ یعنی نام کے لحاظ سے’’ عمران‘‘ کا عدد ایک ہے اور تاریخ پیدائش سے ڈاکٹر طاہر القادری کا عدد ایک ہے اور تاریخ پیدائش کے لحاظ سے عمران خان کا عددآٹھ ہے اور نام کے لحاظ سے ’’طاہر ‘‘ کا عدد آٹھ ہے۔اِس حساب سے دونوں جب ملتے ہیں تو نو کا عدد وجود میں آتا ہے۔نو جو سورج کانمائندہ ہے۔ نئی صبح کی نوید ہے۔

بے شک تحریک انصاف میںکچھ لوگ ڈاکٹر طاہر القادری کے حق میںنہیں ہیںمگرذاتی طور پر عمران خان ڈاکٹر طاہر القادری کے بارے میں بڑی اچھی رائے رکھتے ہیں۔کافی عرصہ پہلے عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھاکہ’’میںڈاکٹر طاہرالقادری کی 80فیصد باتوں سے متفق ہوں لیکن طریقہ کار میں فرق ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات ہوں، الیکشن میں دھاندلی کرنے والوں کو سزا ملے اور پھر الیکشن ہوں جب کہ وہ کہتے ہیں کہ عبوری حکومت آئے اور شفاف انتخابات کرائے جائیں۔وہ عوام کے اصل ایشوز کی بات کرتے ہیں۔ وہ مجھ سے زیادہ بہتر اورناپ تول کر بولتے ہیں۔ گزشتہ الیکشن میں ہمارا خیال تھا سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے مگر ایسا نہیں ہوا۔ ریٹرننگ افسروں سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ کرایا گیا ہے۔یعنی ڈاکٹر طاہر القادری ٹھیک کہتے تھے ‘‘۔

تین ستمبر کو لاہور میں عمران خان کے کنٹینر پر ڈاکٹر طاہر القادری بھی ہونگے اور راولپنڈی میں ڈاکٹر طاہر القادری کے کنٹینر پرعمران خان بھی دکھائی دیں گے۔ کچھ لوگوں کی ابھی تک یہ کوشش ہے کہ کم از کم کنٹینر الگ الگ ہوں۔ کنٹینر ایک ہو یا الگ الگ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔لیکن اس عمل سے عمران خان کواس بات کا اندازہ ہوچکا ہے کہ وہ لوگ جو اسے ڈاکٹر طاہر القادری سے دور رکھنا چاہتے ہیں ان کاایجنڈا کچھ اور ہے۔

تین ستمبر کے روز کیا ہوگا۔سیاسی نجومیوں کے خیال میں تین چاراور پانچ ستمبرموجودہ حکومت کیلئے سعد دن نہیںہیں۔ چھ ستمبر کا دن تو خیر عوام ویسے بھی افواجِ پاکستان کے ساتھ مِل کر مناتے ہیں۔ ویسے ستمبر کا مہینہ پاکستان کیلئے کبھی اچھا اور کبھی برا رہا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیاتین ستمبرسے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک پاکستان کیلئے کون سے رنگ کے پھول لائے گی۔سرخ پھول جن سے لہو ٹپکتا ہے یا سفید پھول جو ماحول مہکا دیتے ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ احتجاج حکومت کو کوئی بڑا دھچکا نہ پہنچاسکے لیکن وہ تحریک جو پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کی وجہ سے روکنی پڑ گئی تھی اب ایک سیلابِ بلاخیز بن کرملک گیر بھی ہوسکتی ہے۔ کسی تبدیلی کی وعید یا نوید بھی سنا سکتی ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ ستمبر کا مہینہ اِتنی آسانی سے گزرنے والا نہیں۔ اِس کا ایک ایک ہفتہ، ایک ایک دن، ایک ایک گھنٹہ اور ایک ایک منٹ پاکستان کی تاریخ میں یادگار حیثیت اِختیار کرسکتا ہے۔

اس ستمبر میں ایک خطرہ اور بھی موجود ہے اور وہ پاک بھارت جنگ کا ہے جس کی پہلی پیشں گوئی امریکی کانگریس کی ایک بریفنگ میں ہوئی۔ دوسری پیش گوئی ایک بھارتی لیڈر نے کی کہ ’’نریندرمودی اپنے اقتدارکیلئے اِسی ماہ پاکستان پرحملہ کرسکتا ہے‘‘۔ تیسری پیشں گوئی الطاف حسین نے یہ کہہ کر کی کہ’’ میں نے پاکستان کے بارے میں جو کچھ کہا ہے وہ اگلے دس پندرہ دنو ں میں پورا ہو جائے گا ‘‘۔بھارت اور امریکہ نے ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کرنے کا جو معاہدہ کیا ہے۔اس کے پس منظر میں بھی بھارت کے انہی جارحانہ اراروں کا عمل دخل ہے۔پاکستان مخالف دنیا کا خیال ہے کہ اگر’’سی پیک‘‘ کو نہ روکا گیا تو دوتین سال کے اندر پاکستان معاشی طور پر بھی ناقابلِ تسخیر ہوجائے گا سو جو کچھ کرنا ہے وہ فوری طور پر کیا جائے۔بھارت کا ایک خیال یہ بھی ہے کہ اگر پاکستان میں مارشل لا لگ جاتا ہے تواسے حملہ کرنے میں اور زیادہ آسانی ہوگی۔وہ اس غلط فہمی میںبھی ہے کہ مشرقی پاکستان کی طرح یہاں بھی کچھ سیاست دانوں کو وہ اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب ہوجائے گا۔

بھارت اس وقت کشمیر کی وجہ سے بھی بہت پریشان ہے اور اسے جنگ کے سوا اس کا کوئی حل دکھائی نہیں دے رہا۔بھارت کا خیال ہے جنگ روایتی ہتھیاروں تک محدود رہے گی پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کرے گا۔جب کہ امریکہ بھارت کو کئی بار یہ بات سمجھا چکا ہے کہ پاکستان کیساتھ جب بھی جنگ ہوگی وہ ایٹمی ہو گی۔کئی سال پہلے بھارت نے ایٹمی جنگ کے سلسلے میں عوام کو حفاظتی انتظامات کے حوالے سے ٹریننگ بھی دی تھی۔امریکہ کے تھنک ٹینکس نے بھی وائٹ ہائوس کو یہ تجزیہ دیاہے کہ پاکستان پر بھارتی حملے کی صورت میں چین براہ راست شریک ہوگا کیونکہ وہ پہلے کہہ چکا ہے کہ اسلام آباد پر حملہ بیجنگ پر حملہ تصور کیا جائے گا۔اس لئے ممکن ہے کہ اس جنگ سے تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہوجائے سو اس سے اجتناب بہتر ہے مگر سپر پاورکیا کرے اس کے نیو ورلڈ آرڈر میں پاکستانی آرمی کا کہیں وجود نہیں۔اورپاکستانی آرمی آسمان کی چھاتی پرپوری آب و تاب کے ساتھ چمکتے ہوئے سورج کی طرح موجود ہے۔بہر حال تین چار ستمبر کو پاکستان کے مشرقی محاذوں پر بلا اشتعال بھرپور فائرنگ کا سوفیصد امکان ہے۔

191 — پابندی ضروری ہوگئی ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-191 | ↑ فہرست

پابندی ضروری ہوگئی ہے

====================

پابندی ضروری ہوگئی ہے

منصورآفاق

تقریباً چوبیس سال بعد بلی تھیلے سے باہر آئی ہے۔1992میں جناح پور کے نقشے باہر آتے تھے مگران کاپوری شد و مد سے انکار کیا جاتا رہا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان چیخ چیخ کر کہتے کہ بانی ء تحریک محب وطن ہیںوہ غدار نہیں ہیں۔ ان کابھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔آخرکار2016میں قائد تحریک نے خود وہ کچھ کہہ دیا جس کا خود ایم کیو ایم کے مخلص لوگ بھی تصور نہیں کر سکتے تھے۔ ایک طرح خودمتحدہ کے قائدنے مواصلاتی طیارے پہ بیٹھ کرآواز کی لہروں سے بمباری کر دی ہے۔ اپنے ہی لوگوں پر ۔اپنے اجداد کی قبروں پر جنہوں نے پاکستان بنایا تھا ۔اپنی ان مائوں بہنوں کی یادوں یادگاروں پر جن کی قربانیوں سے صبح ِ آزادی طلوع ہوئی تھی ۔اب برباد شدہ زخم زخم منظر نامے میں فاروق ستار اور خواجہ اظہار بچے کھچے دماغوں کے لوتھڑے ،ٹوٹے ہوئے دل اوربکھرے ہوئے خواب جمع کرتے پھرتے ہیں ۔بیچاروں نے تنگ آکر ایم کیو ایم پاکستان کی خود مختاری کی تہمت بھی ماتھے پر سجالی ہے اور ایم کیو ایم لندن سے رابطہ رکھنے پر بھی مجبور ہیں۔

ناحق ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے مختاری کی

یہ بات کیسے تسلیم کرلی جائے کہ سیاسی انڈر ورلڈکا یہ ڈان کوئی بے وقوف آدمی ہے کہ اس نے بیس کروڑ پاکستانیوں سے ٹکرا جانے کا فیصلہ یونہی کرلیا ہے ۔بس غصے میں آکر ، جذباتی ہو کر ۔نہیں ۔ہرگزنہیں ۔وہ ڈپریشن میں بھی اکیلا یہ ہمت نہیں کر سکتاتھا یقینا اُس کے پیچھے کوئی موجود ہے ۔بھارت کی موجودگی کے تو ثبوت ایف آئی ا ے کے دفتروں کی راہداریوں میں رسوا ہوتے پھرتے ہیں ۔ممکن ہے بھارت کے علاوہ اسرائیل بھی اس کی پشت پر ہو ۔ وہ لوگ بھی ہوسکتے ہیں جو مسلم ممالک میں نئے ورلڈ آرڈر کی تشکیل کیلئے کام کررہے ہیں یعنی واضح امکان ہے کہ کچھ اور طاقتیں بھی اس کی پشت پناہی کررہی ہوں۔ ایک خیال یہ بھی دماغ میں آتا ہے کہ بیرونی دشمنوں کے ساتھ ساتھ اندرونی دشمنوں نے بھی اس کے ساتھ گٹھ جوڑ کررکھا ہے۔وہ لوگ جو صوبہ پختون خوا کو افغانستان کا حصہ شمار کرتے ہیں ۔انہیں کراچی کو جناح پور بنانے میں بھی یقینا پوری دلچسپی ہوسکتی ہے ۔لوگ کہہ رہے ہیں کہ اُس شخص کو ملک دشمن قوتیں آخری بار استعمال کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ آخری بار اس لئے کہا کہ پاکستان کو گالی دینے کے بعد وہ شخصیت پاکستانیوں کیلئے اُس خشک پتے سے زیادہ نہیں رہی جس پرپائوں پڑنے سے ٹوٹنے کی آواز کے سوا اور کچھ نہیں سنائی نہیں دیتامگر میری اطلاعات اس کے برعکس ہیں ۔ خبر کے مطابق دشمنوں نے ایم کیو ایم لندن کے قائد سے مبینہ طور پر ایک تحریک شروع کرائی ہے ۔ جس کا سلوگن ’’ پاکستان ....‘‘،انشااللہ پاکستانی عوام ایسی تمام زبانیں گدی سے کھینچ لیں گے جن سے یہ الفاظ برآمد ہونگے مگر یہ ضروری ہے کہ عوام تک حقائق پہنچیں۔لوگوں کو پتہ چلنا چاہئے کہ ایم کیو ایم نے مبینہ طور پر باقاعدہ بھارت اور اسرائیل کو پاکستان پر حملہ کرنے کیلئے خطوط لکھے ہیں ۔جب ان خطوط کے بارے میں ایم کیوایم لندن کے ایک رہنما سے سوال کیا گیا تو اس نے کہا ’’ہم نے اپنی مدد کیلئے انہیں بلایا ہے ‘‘دراصل برطانیہ کو عمران فاروق کے قتل میں مبینہ طور پر الطاف حسین کے ملوث ہونے کے واضح شواہد مل چکے ہیں۔ مبینہ طور پرالطاف حسین برطانیہ سے امریکہ منتقل ہونا چاہ رہے ہیں ۔امریکہ منتقلی کیلئے جو پلان ان کے نادیدہ دوستوں نے انہیں دیا۔اُس پروگرام کے تحت ایم کیو ایم کو دو حصوں میںتقسیم کیا گیاہے ایک وہ ایم کیو ایم جس کی ذمہ داری کراچی میںبوری بند لا شوں کی فراہمی ہے ۔ان کی کمانڈ ایم کیو ایم لندن کے سپرد کی گئی ہے۔دوسری تشدد پر یقین نہ رکھنے والی ایم کیو ایم پاکستان کے نام سے کام کرے گی۔یہ تقسیم اس لئے کی گئی ہے کہ پاکستان میں ایم کیوایم ایک پارٹی کے طور پر کام بھی کرے اور دنیا میں پاکستان کے خلاف تحریک بھی چلائے ۔

اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کی طرف سے پہلا حکم نامہ فیصل واوڈا کے متعلق جاری کیا گیا تھاجس کی ناکامی کی اطلاع پر ڈان نے مبینہ طور پر گلاس فرش پر دے مارامگر ایک نقرئی کھنک کے سواکچھ حاصل نہ ہوا۔البتہ فیصل واوڈانے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ کراچی کا ڈرامہ را کو خوش کرنے اور پاناما کو ختم کرنے کے لئے کیا گیا ہے‘‘۔یعنی مبینہ طور پرایم کیو ایم کو حکومت کی طرف سے یہ باقاعدہ یقین دہانی کرائی گئی کہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کے باوجود متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی نہیں لگائی جائے گی ۔عمران خان نے فیصل واوڈاپر حملے کی ٹائمنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھی تقریباً یہی بات کہی کہ ان پر ایسے وقت میں حملہ کیا گیاجب وہ نیب میں پاناما لیکس کے شواہد جمع کرا کے واپس آ رہے تھے ۔کچھ دن پہلے فیصل واوڈا نے کچھ ثبوت فراہم کرتے ہوئے اس بات کا بھی دعویٰ کیا تھاکہ نواز شریف کی سعودی عرب میں کوئی ا سٹیل مل نہیں تھی ،وزیر اعظم نے اس حوالے سے عوام کے ساتھ مبینہ طور پر غلط بیانی سے کام لیا ہے۔اس میں کچھ شک نہیں کہ فیصل واوڈا ایم کیو ایم اور مسلم لیگ نون کی لیڈر شپ کے اعصاب پر سوار ہیں۔پچھلے دنوں ایک ٹی وی پروگرام پرجیسے ہی اینکر نے فیصل واوڈا کا نام لیا توایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی نے اپنی کال کاٹ دی تھی۔ابھی کچھ دن پہلے لندن میں الطاف حسین کے خلاف تحقیقات کرنے والے پولیس حکام سے فیصل واوڈا نے ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات کی تھی جس میں پولیس حکام کو الطاف حسین کے خلاف قتل کے ان مقدمات کی فہرست بھی فراہم کی گئی جن میں ان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ منی لانڈرنگ، نفرت انگیز تقریروں اور دیگر مبینہ جرائم کے بارے میں دستاویزی ثبوت فراہم کئے ہیں ۔بی بی سی کے مطابق فیصل واوڈا نے لندن پولیس کے حکام کوجو ثبوت پیش کئے ہیں وہ بڑی حساس نوعیت کے ہیں اور ان میں کئی دستاویزی ثبوت ایسے بھی ہیں جو یقینا انھیں ایم کیو ایم کے مبینہ طور پر ان اراکین نے مہیا کئے تھے جو جرائم، تشدد اور بندوق کی طاقت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔تحریک انصاف کا یہ فارمولا کہ اندرونی طور پر ایم کیو ایم نون لیگ کی حکومت کو بچانے کیلئے مبینہ طور پر بھارتی آقائوں کی خواہش پر اس طرح کی حرکتیں کررہی ہے۔بظاہر حقیقت کے قریب نہیں لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت میں نواز شریف کی حکومت کی حمایت موجود ہے۔نریندر مودی کے ساتھ نواز شریف کے مراسم سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ نواز حکومت پر جب کہیں سے کوئی دبائو بڑھتا ہے تو بھارت سرحدوں کو بغیر وجہ کے گرم کردیتا ہے یعنی بلا اشتعال فائرنگ شروع کردیتا ہے ۔اور اس وقت حکومت کی ضرورت تھی کہ ملک میں کچھ ایسے واقعات رونما ہوں جن سے لوگوں کی توجہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سے ہٹ کر کسی اور طرف مبذول ہوجائے۔جس میں حکومت کسی حد تک کامیاب بھی رہی۔ اگرچہ عسکری ادارے سنجیدگی سے بھی یہ چاہ رہے ہیں کہ چونکہ ایم کیو ایم ملک دشمن تنظیم ثابت ہوچکی ہے اس لئے اس پر پابندی عائد کردی جائے مگرنون لیگ کی حکومت اس کام میں مبینہ طور پر رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔نون لیگ کو خدشہ ہے کہ جیسے ہی ایم کیو ایم کی قومی اسمبلی میں نشستیںختم ہونگی توتحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے ممبران ِ قومی اسمبلی بھی مستعفی ہو جائیں گے اور یوںنون لیگ کی حکومت ختم ہوجائے گی۔مگر میں اتنا جانتا ہوں کہ ان تمام خدشات کے باوجود بھی حکومت کو ایم کیو ایم پر پابندی لگانا پڑے گی۔یہ ڈرامہ زیادہ دیرتک نہیں چل سکے گا۔اب صرف وہی کراچی میں سیاست کر سکے گا جو’’ الطاف حسین مردہ باد‘‘ کہے گا۔

192 — یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ایک شام

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-192 | ↑ فہرست

یہ کالم ڈپلیکیٹ ہے۔ مکمل متن اسی کتاب میں کالم 059 — یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ایک شام پر موجود ہے۔
ویب لنک: mansoorafaq.net/mera-pakistan/059-یوسف-رضا-گیلانی-کے-ساتھ-ایک-شام پر بھی یہی کالم کھلے گا۔

193 — سارتر اور نجم سیٹھی

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-193 | ↑ فہرست

سارتر اور نجم سیٹھی

====================

سارتر اور نجم سیٹھی

منصور آفاق

مجھے بے پناہ خوشی ہوئی جب میں نے توقع کے برعکس نجم سیٹھی کی زبان سے یہ الفاظ سنے کہ ’’بھارتی وزیر اعظم نے بلوچستان میں انڈین مداخلت کو تسلیم کر کے خود ہی بھارتی موقف کی دھجیاں بکھیر دی ہیں ۔ بلوچستان اور کشمیر کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔مقبوضہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے جبکہ بلوچستان پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ‘‘ کچھ لوگوں کا تاثر تھا کہ وہ کئی معاملات میں بھارت کو ترجیح دیتے ہیں۔جس کا مجھے اکثر افسوس ہوتا تھا ۔خاص طور پر کشمیر کے معاملے میں تو ہمارے بڑے بڑے اہل قلم خاموش رہے جن میں معروف ادیب و شعرا بھی شامل ہیں۔ اس وقت بھی جلتے ہوئے کشمیر پر ہمارے بہت سے اہل قلم کی خاموشی حیرت انگیز ہے ۔مجھے بار بار سارتر یاد آرہا ہے ۔اردو کے مقبول قیوم نظر ایک بار سارتر سے ملنے چلے گئے ۔سارتر نے ان سے پاکستان کی سیاسی صورتحال کے بارے میں دریافت کیاتو قیوم نظر نے کہا کہ میں تو صرف ایک شاعر ہوں میرا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں ہے جس پر سارتر نے انہیں اپنے کمرے سے نکال دیا تھا ۔سارتر کے بارے میں ٹیڈ ہیوز نے لکھا تھا۔ یہ 1974کا ایک خوش گوار دن تھا ژاں پال سارتر جرمنی کے ایک قید خانے میںاس وقت کے مشہور دہشت گرد Andreas Baaderسے ملاقات کر رہا تھا دنیابھر کا میڈیااس کے اردگرد موجود تھااور ایک سوال جو ملاقات سے پہلے سارتر سے ہر صحافی نے کیا تھا وہی سوال اس دہشت گرد کی زبان پر بھی تھا کہ’’ آپ مجھ سے کیوں ملنے آئے ہیں؟‘‘ سارتر کا وہ جواب تاریخ کے ماتھے پر پتھرا گیا ہے کہ ’’میں تمہارے ساتھ اِظہار یک جہتی کیلئے یہاں موجود ہوں ‘‘۔یقین کیجئے کہ دنیائے ادب میں سارتر ایک ایسا عجیب و غریب کردار ہے کہ اس کے نزدیک آرٹ کا نصب العین دنیا کو زیادہ سے زیادہ انسانی آزادی کے وسائل فراہم کرتے ہوئے بازیاب کرنا ہے۔ سارتراگرچہ کیمونسٹ نظریات کے زیادہ قریب تھے مگر اس کے باوجود انہوں نے1956میں روس کے خلاف ہنگری کے لوگوں کی آزادی کیلئے کام کیا۔1958میں چیک لوگوں کے لئے بہت زیادہ کام کیاحتیٰ کہ الجرائز کی آزادی کی تحریک میں کام کرتے رہے ۔فرانس کا صدرڈیگال سارتر کے خلاف تھا جب اسے کہا کہ وہ حکم دے کہ سارتر کو گرفتار کر لیا جائے تو اس نے کہا تھا

’’سارتر کو کیسے گرفتار کیا جاسکتا ہے سارتر تو فرانس ہے‘‘۔ 1967میں انڈوچائنا میںامریکہ میں فوجی کارروائیوں پر فیصلہ کیلئے برٹرینڈرسل کے قائم کردہ انٹرنیشنل وار کرائمز ٹربیونل میں سارتر کو سربراہ مقر ر کیا گیا۔انہوں نے1968میں ویت نام کی جنگ کے خلاف طلباء کے جارحانہ اقدامات میں ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔وہ باقاعدہ فوج میں بھی شامل ہوئے اور 1939میں لڑتے ہوئے جرمنی کی قید میں چلے گئے تھے جہاں سے ایک سال کے بعد انہیں رہائی ملی ۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ جرمن قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔سارتر کے نزدیک انسانی آزادی کا مقام ہر شے سے بلند تر تھا ۔انہوں نے 1947میں اپنی کتاب’’ادب کیا ہے ‘‘ میں ایک جگہ لکھا ہے کہ ادب کا سب سے بلند نقطہ ء نظر یہ ہے کہ ادیب دنیا کو زیادہ سے زیادہ آزادیوں سے بارور کرانے کیلئے لکھے۔سارتر کے نزدیک آزادی چھوٹی اور بڑی اشیا ء میںاپنی پسند و نا پسند کے اظہار کا نام ہے ۔آزادی ایک ایسا جذبہ ہے جسے موت نہیں آسکتی۔ضمیر کی ایک ایسی کیفیت ہے جہاں سے فیصلہ کرنے کی غیر فانی ساعت طلوع ہوتی ہے۔سارتر اپنے نظریات کے ساتھ اس قدر مخلص تھے کہ جب 1964میں انہیں نوبل انعام دیا گیا توانہوں نے سرمایہ دارانہ طبقے کے مفادات کی حامی خود غرض مادیت پرست معاشرت کی قدروںکے خلاف احتجاج کے طور پر انعام لینے سے انکار کردیا۔ ادب کا نوبل پرائز لینے سے سارتر ہی انکار کر سکتا تھا۔ 1947میں سارتر نے اپنی کتاب ’’سچویشن ‘‘ میں اپنے اس فلسفہ کو تھوڑا سا اور آگے بڑھایا اورآگہی ، زندگی اور موت کی حدود کا مکمل احساس رکھتے ہوئے کہا کہ انسان اس چیز کا مجموعہ نہیں جو کچھ اس کے پاس ہے بلکہ اس کا ’’کُل‘‘ وہ ہے جو کچھ ابھی اس کے پاس نہیں ہے اور جو کچھ اس کے پاس ہو سکتا ہے۔ادبی تنقید میں سارتر نے شاعری کو پینٹنگ ، بت تراشی اور موسیقی کے ساتھ شامل کیا ہے۔ اُن کے خیال میں یہ سب اشارے نہیں چیزیں ہیںشاعر کا جذبہ بھی ایک شے ہے ۔ادیب بھی ایک چیز کی حیثیت سے حالات پر نگاہ ڈالتا ہے وہ سیاسی اور سماجی مسائل سے دامن نہیں چھڑا سکتا۔سارتر چاہتے ہیںایک قلم کار کا عمل ایسا ہونا چاہئے کہ کوئی بھی دنیا سے بے خبر نہیں رہنا چاہئے۔

پچھلی دو دہائیوں نے سارتر جیسا ایک شخص بھی پیدا نہیں کیا وگرنہ عین ممکن ہے کہ ِاس وقت دنیا اتنی زیادہ سنگین صورت حال سے دوچار نہ ہوتی ۔حیرت انگیز بات ہے کہ دنیا کے تمام بڑے ادیب امریکہ کی موجودہ جنگی حکمت عملی پر خاموش ہیں۔حالانکہ اس کا انجام بڑا بدصورت ہے ۔پتہ نہیں دنیا یہ بات کیوں بھول جاتی ہے کہ کسی مقصد کی خاطر جان کی قربانی دینے والے دہشت گرد نہیں ہوسکتے ۔وہ تو زندگی کو خوبصورت بنانے کیلئے ،آزادی کیلئے، سچائی کیلئے جان دے رہے ہوتے ہیں ۔ہم انہیں دہشت گرد کہہ کر اُن حقائق سے آنکھیں چرالیتے ہیں جن کیلئے انہوں نے قربانی دی ہوتی ہے۔ہمیں دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے سب کو اُن کے حقوق دینے ہونگے ۔مسئلہ فلسطین و کشمیر حل کرنا ہوگا ۔عراق و افغانستان کو آگ و خون کے جہنم سے نکالنا ہو گا ۔ دنیا کو غربت سے نجات دلانی ہو گی۔ اب یہ زیادہ دیر نہیں ہو سکے گا کہ چند قومیں پیٹ بھرکر سوئیں اور باقی تمام فاقوں میں مبتلا رہیں ۔اور نہ ہی ایسا انصاف دیر پا ثابت ہوسکے گاکہ آپ دنیامیںخود کو جمہوریت کے علمبردار کہیں مگر اپنے مفادات کی خاطر آپ کو بادشاہت بھی قبول ہو۔فوجی حکمران بھی آپ کے دوست ہوں۔ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف کوئی قرارداد پاس ہو جائے تو اس پر کبھی بھی عمل درآمد نہ ہوسکے مگر عراق پر حملے کی قرارداد پاس نہ بھی ہو تو آپ اس پر حملہ آور ہو جائیں ۔یہ دو رُخی پالیسیاں اب زیادہ دیر نہیں چل سکتیں۔میں نے سارتر کے حوالے سے بات شروع کی تھی کہ وہ ان حریت پسندوںکو بھی دوست رکھتا تھا جن کے بارے میں اسے یقین تھا کہ یہ سچ کی خاطراپنی جانیں ہتھیلی پر رکھے پھرتے ہیں ۔ ہاںغیر مرئی خوف کے لپکتے ہوئے سائے دیکھنے کیلئے کسی چھٹی حِس کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن یہ سائے تو سارتر کے بھی ساتھ ساتھ رہے ۔ وہ جہاں رہتے تھے وہاں دو مرتبہ بموں کے آتشیں دھماکے بھی کئے گئے مگر اُس آزادی کے پیغامبرکا قلم چلتا رہا، کاغذ کالے ہوتے رہے ، اشاعتی ادارے کتابیں چھاپتے رہے ، پابندیاں عائد ہوتی رہیں اورسارتر سڑکوں پرگرفتار ہوتے رہے۔ میری پاکستانی سارتروں سے درخواست ہے کہ اور کچھ نہیں تو قلم کے ٹکڑے ہی سڑک پر بکھیر دو کسی زباں میں تو تمہیں احتجاج کرنا چاہئے۔

194 — عمران خان کا نیا پاکستان

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-194 | ↑ فہرست

عمران خان کا نیا پاکستان

====================

عمران خان کا نیا پاکستان

منصور آفاق

بائیس سال کے بعد پھر وہی رات تھی ، وہی آکسفورڈ سٹی کی سڑکیں تھیں ۔وہی سینکڑوں سال پرانے کالجوں کی عمارتیں تھیں ،وہی یونیورسٹی تھی ،وہی میں اورامجد علی خان تھے ۔بائیس سال پہلے جب امجد علی خان اور میں اس ایجوکیشنل سٹی میں آئے تھے تو اس وقت امجد علی خان پیپلز پارٹی کے ایک وفاقی وزیرکابیٹا تھا اور میںایک شاعر۔آج امجد علی خان خودتحریک انصاف کا ایم این اے ہے ۔اور میں ۔آج بھی ایک شاعر ہوں ۔امجد علی خان اورمیں یادیںتازہ کرتے رہے ۔دنیا بھر کے موضوعات پر گفت و شنید جاری رہی۔میں نے اس سے سوال کیا کہ ’’یار مجھے آج تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ عمران خان کا یہ ’’نیا پاکستان ‘‘ کیا چیز ہے ۔ تمہارے خیال میں یہ کیسا ہوگا تو امجد علی خان نے کہا’’عمران خان کے نئے پاکستان میںہر پیدا ہونے والا بچہ ،پیدائش کے بعد حکومت کی ذمہ داری قرار پائے گا۔اس کیلئے اس کے والدین کو باقاعدہ ہر ہفتے اس کے اخراجات کی رقم ملے گی ۔اس کی تعلیم اس کی صحت کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی ۔چاہے وہ امیر کاہو یا غریب کا بچہ۔ہر وہ شخص جس کے پاس روزگار نہیں ہوگا اسے اُس وقت تک بے روزگاری الائونس ملے گا جب تک اسے روزگار نہیں مل جاتا ۔وہ تمام عورتیں اور مردجن کی عمر 65سال سے زیادہ ہوجائے گی انہیں پنشن ملے گی چاہے زندگی میں کبھی انہوں نے نوکری کی ہو یا نہ کی ہو ۔ ہر وہ آدمی جس کے پاس گھر نہیں ہوگا حکومت اسے کرائے پر گھر فراہم کرے گی اور اس وقت تک اس کا کرایہ خود ادا کرے گی جب تک وہ کرایہ ادا کرنے کے قابل نہیں ہوگا۔ہیلتھ کی سہولتیں تمام لوگوں کیلئے مفت ہوں گی۔

نئے پاکستان میں ہر شخص جو کام کرتا ہوگا وہ ضرور ٹیکس ادا کرے گا وگرنہ حکومت زبردستی لے گی ۔ ٹیکس کی شرح آمدن کے ساتھ بڑھتی جائے گی مثال کے طور پر سال میں دو لاکھ روپے کمانے والے پر بیس فیصد ٹیکس ہوگا دو لاکھ سے لے کر پچاس لاکھ کمانے والے پر چالیس فیصد ٹیکس ہوگا اور اس سے زیادہ کمانے والے کو ساٹھ فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ ہر شخص کامکمل ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ ہوگا۔کوئی شخص اپنی آمدنی چھپا نہیں سکے گا اور آمدنی چھپانے پر جرمانے کے ساتھ قید بامشقت کی سزا بھی ملے گی ۔ کوئی بڑا آدمی ہو یا چھوٹا سب کیلئے انصاف برابر ہوگا۔عدالتیں ہر شخص کو مکمل انصاف فراہم کریں گی۔ مقدمہ لڑنے کیلئے اگر کسی کے پاس رقم نہیں ہوگی تو اسے وکیل حکومت فراہم کرے گی۔‘‘ امجد علی خان نے عمران خان کے نئے پاکستان کاجو نقشہ بیان کیا وہ میرے لئے بہت حیران کن تھا۔چلتے چلتے امجد علی خان ایک جگہ رک گیا اور کہنے لگا ’’تمہیںیاد ہے یہاں بیٹھ کر ہم دونوں نے جاگتی ہوئی آنکھوں سے ایک خواب دیکھا تھا تم نے اس خواب پر نظم لکھی تھی ‘‘ میں نے کہاہاں ۔ نالج سٹی کا خواب ۔میانوالی میںآکسفورڈ جیسی ایجوکیشنل سٹی بنا نے کا خواب‘‘امجد علی خان نے فخر سے کہا ’’ عمران خان ہمارے خواب کو تعبیر دے رہا ہے ۔بس اتنا فرق ہے کہ تم نے اور میں نے وہ نالج سٹی دریائے سندھ کے کنارے پر آباد کرنے کا سوچا تھا عمران خان اسے نمل جھیل کے کناروں پر آباد کرنا چاہ رہا ہے ۔یہ نمل یونیورسٹی اسی نالج سٹی کا ابتدائی خاکہ ہے ۔‘‘ میں نے امجد علی خان سے کہا ’’عمران خان نے تو ہمیشہ اپنی ماں کی فیملی کو اہمیت دی ہے ایک عرصہ تک دنیا اسے برکی فیملی کا ایک فرد سمجھتی رہی ہے ۔وہ اب بھی اپنے نام کے ساتھ نیازی لکھنا پسند نہیں کرتا‘‘امجد علی خان بولا ’’ نہیں یہ سچ نہیں ہے دراصل برکی فیملی بہت مشہور تھی دوسراعمران خان شروع میں ماجد خان وغیرہ کے ساتھ دکھائی بھی بہت دیتا تھااس لئے لوگوں کا خیال تھا کہ شاید عمران خان کا تعلق برکی خاندان سے ہے مگر خود عمران خان نے ہمیشہ خود کو میانوالی کا ہی سمجھا ہے انہوں نے اپنی زندگی کا پہلا الیکشن میانوالی ہی سے لڑا تھا ۔جہاں تک نام کے ساتھ نیازی لگانےکا تعلق ہے تو میں بھی نہیں لکھتا ۔ تم جانتے ہوابو (ڈاکٹر شیر افگن خان ) تو اپنے نام کے ساتھ خود خان بھی نہیں لکھا کرتے تھے ۔‘‘

میں نے امجد خان سے کہا ’’ایک اور شکایت لوگ بہت کرتے ہیں کہ عمران خان کسی کو چائے بھی نہیں پلاتا ۔یعنی وہ اخلاقی قدروں سے واقف ہی نہیں ‘‘امجد علی خان بولا ’’تم خود کئی مرتبہ عمران خان سے مل چکے ہو کیا تمہیں چائے نہیں پلائی بلکہ ہم اکٹھے گئے تھے تو کھانا بھی کھا کر آئے تھے ۔ دراصل قصہ یہ ہے عمران خان ایسے خواص کوچائے نہیں پلاتا جو اپنے آپ کو بہت بڑی شے سمجھتے ہیں لیکن عوام کو ضرور پلاتا ہے ۔عوام کیلئے تو عمران خان کے پاس چائے کے علاوہ کھانے کا بندوبست بھی ہوتا ہے ۔ایک اور بات بھی ہے وہ خود کھانے پینے کے تکلفات میں پڑنے کو وقت کا ضیاع سمجھتا ہے اسے جب بھوک لگتی ہے لوگوں کے بیچ اکیلا بیٹھ کر کھانا کھالیتا ہے ۔سادہ آدمی ہے ۔اپنے تمام ذاتی کام اپنا ہاتھ سے کرتا ہے۔ ایمان داری اورسچائی اس کی گھٹی میں موجود ہے۔سخت جفاکش ہے ۔ہار نہیں مانتا اپنے مقصد کیلئے مسلسل تگ و دو کرتا رہتا ہے ۔ کھانے پینے جیسی چھوٹی موٹی باتیں اس کے نزدیک کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔‘‘

میں نے پوچھا کہ’’ صوبہ پختونخوا کے بارے میں عمران خان نے بڑے نعرے لگائے تھے مگر وہاں کوئی بڑی تبدیلی دکھائی نہیں دیتی‘‘

امجدعلی خان کہنے لگا ’’ پولیس بدل کر رکھ دی ہے ۔ ایجوکیشن سسٹم نیا لے آئے ہیں بلدیات میں بے پناہ بہتری ہوئی ہے۔ ہیلتھ کے محکمے کوسچ مچ صحت عامہ کا محکمہ بنا دیا ہے۔ ریونیوکو کہاں سے کہاں لے گئے ہیں۔ کروڑوں درخت لگوائے ہیں۔ اس کے باوجودبھی اگر کوئی کہے کہ وہاں تبدیلی نہیںآئی تو اس کی مرضی ۔صوبہ پختونخوا کی انقلابی تبدیلیوں کو انٹرنیشنل رپورٹس میںبھی تسلیم کیا گیاہے ‘‘ میں نے پوچھا ’’کہتے ہیں خان ضدی بہت ہے ‘‘ تو کہنے لگا ’’یہ بات بھی بالکل غلط ہے ۔ عمران خان خالصتاً جمہوری مزاج کا حامل ہے ۔ اگر زیادہ لوگ ان کی رائے کےخلاف ہوں تو وہ اپنی رائے پر کبھی بضد نہیں ہوئے ۔‘‘ باتیں تو امجد علی خان سے اور بھی بہت سی ہوئیں مگر اس کالم کا آخری سوال یہ ہے کہ ’’ عمران خان ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ مل کر سات اگست سے اْحتجاجی تحریک شروع کررہے ہیں ۔اگر تحریک کو کامیاب ہوتے ہوئے دیکھ کر حکومت نے اپوزیشن کے ٹی او آرز تسلیم کرلئے تو کیا عمران خان احتجاجی تحریک ختم کردیں گے ۔ امجد علی خان نے کہا ’’نہیں ٹی او آرز کا وقت گزر چکا ہے ۔اب واپسی کا کوئی امکان نہیں ۔اب تو ماڈل ٹائون کے شہیدوں کا قصاص ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ عمران خان بھی مانگنے والا ہے ۔

195 — مارشل لا کے لمبے سائے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-195 | ↑ فہرست

مارشل لا کے لمبے سائے

====================

مارشل لا کے لمبے سائے

منصور آفاق

اپنے مزاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کسی زمانے میں کہا تھا

اس نے پہلے مارشل لا میرے آنگن میں رکھا

میری پیدائش کا لمحہ پھر اسی سن میں رکھا

میں جب پیدا ہوا تھا تو ایوب خان نے مارشل لا لگا رکھا تھاپھر یحییٰ خان نے لگا دیاپھر ذراساجمہوریت کا دور دیکھاتو ایک اور مارشل لا پاکستان کی تاریخ میں مدو جزر پیدا کرنے لگا۔گویامیں بڑے فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ تیغوں یعنی سنگینوں کے سائے میں پل کر جوان ہوا ہوں۔میری آنکھ ٹکٹکی پر لگتے ہوئے کوڑوں کے شور میں کھلی ہے ۔خوف زدہ ذہن نے علامتوں اور استعاروں کی زبان سے بات کرنا بچپن ہی سے سیکھ لیا تھایعنی مارشل لائوں سے تعلق اپنی سائیکی کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔اس کی اور بھی بہت سی وجوہات ہیں ۔ہم برصغیر کے مسلمانوں کے زیادہ تر ہیروزسپہ سالا ر ہی ہیں ۔ محمد بن قاسم ، محمود غزنوی ، ظہیر الدین بابر ،تاریخ اسلام کے زیادہ تر بادشاہ سپہ سالار ہی تھے ۔وہ مسلمان جو جمہوریت کو غیراسلامی سمجھتے ہیں کہ ان کے نزدیک تو اسلامی نظام ِ حکومت مارشل لا ہی ہے ۔ میں نے نعت کا ایک شعر کہا تھا

سلام اُس پر کہ جو جمہوریت کا دین لایا تھا

جو لوگوں کی بھلائی کیلئے لوگوں میں آیا تھا

اِس شعر پر کچھ علمائے کرام کے ماتھے تیغ تیور ہوگئے۔ کچھ احباب سے خاصی ہوئی ۔ میں نے بہت سمجھایا کہ دنیا میں جمہوریت کا آغازاسلام نے کیا ہے مگر یہ احمد شاہ ابدالی اور غلام قادرروہیلہ کے ماننے والے میری بات کہاں سنتے ہیں۔

جمع ہوجاتے ہیں سورج کا جہاں سنتے ہیں

برف کے لوگ مری بات کہاں سنتے ہیں

اس وقت پاکستان میں مارشل لا کی بحث ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت سے شروع ہوئی ہے جسے عوام نے ناکام بنا دیا ۔ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی کی وجہ دراصل ترکی پر یورپ کے اثرات ہیں ۔پچھلے ستر اسی سال سے جہاںمارشل لائوں کے سائے میں صرف یورپی تہذیب و ثقافت کو پنپنے کی اجازت تھی ۔ جہاں تک عربی زبان نہیں پڑھی جا سکتی تھی عربی میں اذان دینا ممکن نہیں ہوتا تھا ۔یہ اُس قوم کا فیصلہ تھااگرچہ اب تو وہاںاسلام آزاد ہے مگر اس آزادی کو کچھ عرصہ نہیں ہوا۔سو ترکی کے عوام پر خود کو گمان نہ کیا جائے ۔باقی مسلمان ممالک کو دیکھا جائے جہاں مسلسل مارشل لاء یعنی بادشاہت مسلط ہے۔عمران خان کا یہ بیان کہ پاکستان میں مارشل لاء لگا تو لوگ مٹھا ئیاں تقسیم کریں گے ۔ یہ صرف پاکستانیوں کا نہیں ہم مسلمانوں کا مزاج ہے ۔جمہوریت ہمارا مسئلہ ہے ہی نہیں ۔ عراق ، شام اور کابل کے معاملات پر گہری نظر ڈالی جائے تو یہی اطلاعات باہر نکلنے لگتی ہے کہ شاید ہم جمہوریت پر ایمان نہیں رکھتے ۔اس سلسلے میں ہمارا مسلک چمکتی ہوئی تلواریں اور لاشوں کو روندتے ہوئے گھوڑے ہی رہے ہیں ۔جمہوریت پر ایمان ہم مسلمانوں کے علاوہ ڈیڑھ ارب چینی بھی نہیں رکھتے ۔کسی زمانے میں پورا سوویت یونین نہیں رکھتا تھا ۔اپنے علامہ اقبال اس کے خلاف تھے کہتے تھے

جمہوریت اک طرزِ حکومت ہے جس میں

بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے

بلکہ اقبال تو یہاں تک چلے گئے ہیں

تو نے کیا دیکھا نہیں مغرب کا جمہوری نظام

چہرہ روشن اندروں چنگیز سے تاریک تر

جمہوریت کے حوالے سے کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ جمہوریت دراصل سرمایہ داری اور جاگیرداری کے غلبے کو مستحکم کرتی ہے ۔ کچھ لوگوں کو اسلامی جمہوریت کی اصطلاح بھی اجنبی لگتی ہے ۔ان کے نزدیک یہ لفظ ایک دوسرے کی ضد ہیں ۔کچھ لوگ جمہوریت کو مانتے ہیں مگر پارلیمانی نظام غیر اسلامی قرار دیتے ہیں ۔انہیں صدارتی نظام اسلام کے زیادہ قریب دکھائی دیتا ہے ۔کہنے کا مطلب یہ ہے کہ زیادہ تر مسلمانوں کے نزدیک مارشل لاء عین اسلامی نظام ِ حیات ہے ۔اسی لئے جب کبھی ملک میں مارشل لا ء لگایا جاتا ہے تو مساجدمیں علمائے کرام اس کیلئے دعائیں کرتے ہیں ۔سیاستدان شیروانیاں سلوانے لگتے ہیں۔ہر شعبہ ء زندگی میں نئی ترنگ محسوس ہوتی ہے۔عام لوگ مٹھائیاں تقسیم کرتے ہیں ۔جیسے ملک میںواقعی وہ نظام آگیا ہے جو عوام کی خواہشات کے مطابق ہے ۔عوام کی اس سوچ کوزیادہ پختہ جمہوری حکومتوں نے خود کیا ہے ۔پہلی جمہوری حکومت ذوالفقار علی بھٹوکی تھی جس نے پانچ سال پورے کئے تھے ۔مگراس جمہوریت کے خلاف نو ستاروں طلوع ہوئے اور بے حیا ، جنرل ضیا جنرل ضیا کے نعرے لگا لگا کر ملک کو دوسرے مارشل لا کے حوالے کر دیا ۔ اس کی وجہ اس دورِ حکومت کی کچھ خرابیاں بھی تھیں ۔اس کے بعد پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی حکومتیں آئیں مگر اپنے کار ہائے نمایاں کے سبب پویلین لوٹ گئیں ۔اس کے بعد پھر جنرل پرویز مشرف کی آمد پر ملک بھر میں مٹھائیاں تقسیم ہوئیں۔جمہوریت کے بڑے بڑے علمبردار ان کی حکومت کومستحکم کرنے کیلئے دن رات مصروف رہے۔قومی اسمبلی کی عمارت مارشل لا ء زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ۔ان لوگوںمیں سے زیادہ ترلوگ تو اس وقت نون لیگ کے ساتھ ہیں بلکہ حکومت میں ہیں ۔اس وقت بھی اگر مارشل قانون کا نفاذ ہوجاتا ہے تو چند ایک سیاست دانوں کو چھوڑ کر باقی تمام مارشل لا کے گن گا رہے ہونگے ۔ نواز شریف ،عمران خان اور بلاول بھٹو کے ساتھ کسی میز پر بیٹھ کر یہ سوچ رہے ہونگے کہ کیا ایسے کریں کہ وردی میں ملبوس صدر مملکت کی حمایت یافتہ قاف لیگ اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

196 — بلائنڈ اسپاٹ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-196 | ↑ فہرست

یہ کالم ڈپلیکیٹ ہے۔ مکمل متن اسی کتاب میں کالم 173 — بلائنڈ سپاٹ پر موجود ہے۔
ویب لنک: mansoorafaq.net/mera-pakistan/173-بلائنڈ-سپاٹ پر بھی یہی کالم کھلے گا۔

197 — قومی حکومت

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-197 | ↑ فہرست

قومی حکومت

====================

قومی حکومت

منصور آفاق

میڈم نورماایک ایسی برطانوی خاتون ہے جو ماورائی مخلوقات کے رابطے کی وساطت سے ماضی اور مستقبل میں جھانکنے کی قوت رکھنے کے بارے میں مشہور ہے۔ایک دوست کی وساطت سے اُس سے ملاقات کےلئے آدھے گھنٹے کا وقت ملا ۔میں اپنی بیگم کے ساتھ وہاں گیا۔کارایک لمبی ڈرائیو کے بعد قدرے ویران اور نیم تاریک راستہ سے ہوتے ہوئے ایک بڑی سی مینشن نما عمارت میں داخل ہوئی۔

عمارت بظاہر کسی بھوت بنگلہ سے کم نہیں تھی ۔دیواروں پر جگہ جگہ کائی کی ہریالی تھی کسی کیتھیڈرل کی کھڑکیوں کی طرح رنگین شیشوں سے صدیوں کے دبیزپردے جیسے کبھی اٹھائے ہی نہیں گئے تھے ، اندر سے کہیں دور کوئی شمع سی جلتی محسوس ہو رہی تھی ، باہر کچھ اندھیرے سایوں کی وحشت ،کچھ درجہ ءحرارت کی کمی اور کچھ تیز ہوا کی سائیں سائیں نے ماحول پر ایک ڈرائو نا ساہو کا عالم طاری کر رکھاتھا ۔ گاڑی ایک آہنی دروازے میں سے ایک کھلے اور روشن میدان میں عمارت کے استقبالیہ کے قریب کھڑی کرنے کے بعد جب ہم صدر دروازے کے قریب پہنچے تومیں نے پلٹ کر دیکھا ۔ یہ میدان دراصل عمارت کے سامنے ایک ایسے باغیچہ کا حصہ تھا جِس میں دور دور تک صرف جھاڑیاں یا سوکھے ہوئے پود ے اور درخت پاکستانی عوام کی طرح چیخ چیخ کر ان گنت محرومیوں کےموسموں کی داستان سنا رہے تھے ۔ کچھ خزاں تھی اور کچھ سناٹا تھا کہ پائوں میں سوکھے پتے حشر کا سماں الاپتے محسوس ہو رہے تھے ۔نظر ایک لمحے کا فاصلہ کئی برس میں طے کرتے ہوئے صدر دروازے پراٹک گئی ۔ رنگ اور وارنش سے بے نیاز بڑا سا پرانی لکڑی کادروازہ جِس پر ایک بڑا سا زنگ آلودہ آہنیknocker اور چند ایک آرائشی بڑے بڑے کیلوں کے ابھرے ہوئے سر،بلب کی روشنی میں برسوں سے کسی نامعلوم آزمائش میں گڑے ہوئے دِکھائی دیتے تھے ۔ دروازے پر دستک دیتے ہی چھت کی منڈیر کے کسی ٹوٹے ہوئے بوسیدہ حصے میں چھپاہوا کوئی کبوترکسی بدروح کی طرح پھڑ پھڑاتے ہوئے ہوا میں غائب ہوگیا ۔ میرےبدن میں جھر جھری آئی اور ایک چڑچڑاتی ہوئی آواز کے ساتھ لکڑی کا پرانا دروازہ تھوڑا سا کھلا ۔ اس کے کھلنے کی آوازشاید سڑک تک سنائی دی ہو گی۔سامنے ایک بڑی سی موم بتی والا لیمپ ہاتھ میں لئے ایک بوڑھی عورت کھڑی تھی اس نے ہماری طرف سرسری نظرسے دیکھا اور سرجھکا کر ہمیں اندر آنے کا اشارہ دیا ۔ایک طویل اور وسیع و عریض راہ داری سے گزر تے ہوئے ہم ایک کشادہ سے کمرہ میں آگئے جس میں کسی طرح کا کوئی فرنیچر موجود نہیں تھا۔ راہ داری میں البتہ خاص تزئین و آرائِش کا ثبوت ملتا تھا۔

دیواروں کا رنگ اور وال پیپر اگرچہ اپنی طبعی عمر عرصہ سے پوری کرچکنے کے بعد شاید دوسرے یا تیسرے جنم کے سلسلوں سے گزر رہا تھا مگر ہر دو تین فُٹ کے فاصلے پر بڑے بڑے لکڑی کے فریموں میں قدیم گرجوں ، حضر ت مریم اور حضرت عیسیٰ کی مصلوب حالتوں میں تصاویر آویزاں تھیں ۔ مختلف طاقوں میں موم بتیاں بھی روشن تھیں ۔ یہاں کمرے میں صرف دیواروں کے ساتھ ساتھ کچھ فاصلوں پر صلیب کی شکل کے قدیم زنگ آلود آہنی کینڈل اسٹینڈ کھڑے تھے اور ہر ایک میں مومی شمع جل رہی تھی ۔ روشنی بہت کم تھی ۔ ہم اس کمرے میں سے گزر کر ایک اور قدرے چھوٹے کمرے میں داخل ہوئے ۔ درمیان میں لکڑی کادس بارہ انچ قطر کاایک گول مینارہ ساتھا زمین سے تقریباً تین فٹ اونچا۔۔ اس کے اوپرلوہے کی ایک کڑاہی نما چیز فٹ تھی جس میں ایک بڑی مشعل جل رہی تھی۔ایک طرف بیٹھنے کیلئے پرانے زمانے کا لکڑی کا ایک صوفہ بھی پڑا ہوا تھا۔ فضا میں ’’ہوانا ‘‘سگار کی خوشبو رچی ہوئی تھی۔ یہاں پراسراریت اپنی انتہا کو پہنچی ہوئی تھی اس عورت نے ہمیں اشارے سے وہیں بیٹھ جانے کیلئے کہا اور خودایک چھوٹےسے دروازے سے اندر کہیں چلی گئی ۔اچانک اس کمرے میں ایک آواز گونجی یہ ایک ایسی آوازتھی جیسے بہت سی عورتیں بیک وقت بول رہی ہوں۔اُس سے کچھ بیگم نے سوال جواب کئے پھر میری باری آئی تو میں نےذاتی سوالوں کے علاوہ ایک سوال پاکستان کے متعلق بھی کیا کہ پاکستان میں آئندہ انتخابات کب ہونگے ۔میڈیم نورما نےکہا ’’الیکشن تو نہیں دکھائی دے رہے مگر کسی اجتماعی حکومت کے اشارے مل رہے ہیں ۔ میں نے اجتماعی حکومت کا مفہوم ’’قومی حکومت ‘‘ کا نکالااور وہاں کی منظر کشی اس لئے کی کہ ایسی پیشگوئیاں کرنے والے ایسے حالات میں رہتے ہیں ۔اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان میں قومی حکومت کا کوئی امکان ہے بھی یا نہیں۔اس بات کا تجزیہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں12جون کو الیکشن کمیشن کے ممبران ریٹائرڈ ہوئے تھے ۔ اب پینتالیس دن کے اندر نئے ممبران کا تقرر آئینی ضرورت ہے ۔سترہ دن گزر چکے ہیں ۔اٹھائیس دن باقی ہیں ۔اگر حکومت فوری طور پر نئے ممبران کا تقرر نہیں کرتی تو وہ یہ تقرری اٹھائیس دن سے زیادہ طویل نہیں کرسکتی۔یعنی تحریک انصاف نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف اثاثے چھپاکر غلط بیانی سے کام لینے پر جو نااہلی کی درخواست دی ہے اور جو پاکستان پیپلز پارٹی نے منی لانڈرنگ کرنے پر وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے ۔ان کی سماعت قانونی طور پرزیادہ سے زیادہ ایک ماہ تک ملتوی رکھی جا سکتی ہے ۔

پندرہ سولہ دنوں کے اندر تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کی پانامہ لیکس کے حوالے سے احتجاجی تحریک شروع ہونے کے قوی امکان ہیں ۔یعنی اگر دو ہفتوں کے اندر وزیراعظم نواز شریف پاکستان واپس نہیں آتے تو پھر ان کی واپسی زیادہ لیٹ ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹرز اس طرح کے احتجاجی ماحول میں وزیر اعظم کو جانے کی قطعاً اجازت نہیں دیں گے کیونکہ دو ہفتوں کے بعد تو سوائے ٹینشن اور ڈپریشن کے اور کچھ دکھائی نہیں دیتا جو بہت زیادہ خطرناک ہوتا ہے ایک ایسے فرد کےلئے جس کی تازہ تازہ اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہو ۔یعنی زیادہ امکان اسی بات کا ہے کہ ہمارے پیارے وزیر اعظم اپنی عید دیارِ غیر میں ہی منائیں گے ۔سنا ہے ان کی خواہش ہے کہ وہ عید پاکستان میں منائیں مگرکسی مشیر باتدبیر نے مشورہ دیا ہے کہ یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ آپ کے استقبال میں کم از کم دس لاکھ افراد موجود ہوں تاکہ راستے روکنے کا پورا پورا میسج ملے ۔ویسے حکومتوں کےلئے دس لاکھ لوگ جمع کرنا کچھ مشکل نہیں ہوتا۔پھر حکومتی میڈیا کےلئے ایک لاکھ افرادکو دس لاکھ میں تبدیل کرنابھی بائیں ہاتھ کا کھیل ہوتا ہے۔یعنی اگر ایک طرف تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گی تو مقابلے میں نون لیگ بھی عوام کو سڑکوں پر لانے کی بھرپور کوشش کرےگی۔ مجھے نہیں لگتا کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنے وزیر با تدبیر کا یہ مشورہ مان لیں گے کیونکہ جولائی اگست اور ستمبر کے مہینوں میں سچ مچ کچھ ہوگیا (جس کا مسلسل خطرہ ہے) تو بیمار وزیراعظم نواز شریف کےلئے واپس لندن اپنے اسپتال تک پہنچنے میں دشواری بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

198 — مدرسہ حقانیہ کے تیس کروڑ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-198 | ↑ فہرست

مدرسہ حقانیہ کے تیس کروڑ

====================

مدرسہ حقانیہ کے تیس کروڑ

منصور آفاق

مجھ سےعمران خان کے ایک دوست اور ملک کےاہم ترین کالم نگار نے کہا’’افواج پاکستان نے گانا بنایا 'ہمیں دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے. پختونخوا حکومت نے لبیک کہا اور 30 کروڑ دارالعلوم حقانیہ کے لئے مختص کر دئیے۔مولانا سمیع الحق کی خیر ہو ۔سوچتا ہوں اس رقم سے اب کتنے اور طالبان ِ اسلام تیار ہونگے ۔ایک طالب پر ایک لاکھ خرچ کیا جائے تو ہماری قسمت میں زیادہ نہیں صرف تین ہزار طالبانِ اسلام آئیں گے ۔عمران خان نے اسلام کی جو یہ خدمت کی ہےاسے یقینا ً ہماری آنے والی نسلیں آسمان کی چھاتی پر اپنے لہو سے لکھیں گی۔ آنے والی نسلوں تک ممکن ہے معاملہ نہ پہنچے ۔ہمیں ہی اپنے لہو سے یہ کام سر انجام دینا پڑے۔(ذرا سا سانس لیا اور پھر کہنے لگے )مجھے حیرت ہے شاہ محمود قریشی پر کہ تحریک انصاف میں اس کی موجودگی میں اتنا بڑا ظلم ہوا ہے۔عمران خان کو انہوں نے مولانا سمیع الحق کی شخصیت اور نظریات کے بارے میں کچھ نہ بتا کر صرف تحریک انصاف کے ساتھ ظلم نہیں کیا ہے بلکہ پوری قوم کو ورطہ ء حیرت میں ڈال دیا ہے ۔لوگ پریشان ہیں کہ کیا واقعی عمران خان کے دل میں طالبان کےلئے ہمدردی کا جذبہ موجود ہے ۔ میں خود حیران بلکہ پریشان ہوں کہ یہ کیا ہوا ہے۔عمران خان ایسا نہیں ہوسکتا ۔ نہیں نہیں ۔ عمران خان کو میں اُس صف میں کھڑا نہیں کر سکتا جس میں سمیع الحق کھڑا ہے ۔ مگرکیا کروں ۔معاملہ ہی کچھ ایسا ہے۔یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نےاقتدار کےلئے انگریزوں کی ہمنوائی میں سکھوں سے جنگیں لڑیں ۔ریشمی رومال تحریک بھی انہی کی تھی اور اب طالبان کی شکل میں یہاں خونی انقلاب لانے کی تگ و دو میں تھے جسے افواج پاکستان نے تقریباً اپنے انجام تک پہنچا دیا ہے ‘‘

میں نے پوچھا ’’ آپ نے خود عمران خان سے اس معاملےمیں بات نہیں کی ‘‘کہنے لگے’’ کی ہے ۔کالم بھی لکھا ہے مگر وہ اپنی بات پراڑا ہوا ہے ‘‘میں نے کہا ’’توچلیں پھر میں آپ کو بتا تاہوں کہ وہ اپنی بات پر کیوں اڑے ہوئے ہیں ۔وہ جو کچھ آپ کو دکھائی نہیں دے رہا ممکن ہے اُس کے بعد نظر آنے لگے‘‘۔ بڑے تلخ لہجے میں بولے ۔ ’’ بولو ۔کیا یہ تم ثابت کر سکتے ہو ۔دہشت گردی میں ملوث سینکڑوں افراد اسی مدرسے کے پڑھے ہوئے نہیں تھے ۔‘‘میں نے کہا ’’آپ سنیں گے تو میں بات کروں گا ‘‘اور پھر وہ کرسی پر پیچھے ٹیک کر آرام سے بیٹھ گئے اور بولے ’’چلو تم بتائو اس نے ایسا کیوں کیا ‘‘اور میں نے یوں بات شروع کی ۔

’’میرے خیال میں عمران خان نے یہ فنڈنگ دہشت گردی کے خاتمے کےلئے کی ہے ۔اس ادارے کے طلبہ کو معاشرے کا حصہ بنانے کےلئے کی ہے انہیں مرکزی دھارے میں شامل کرنے کےلئے کی ہے۔ انھیں بنیاد پرستی سے دور رکھنے کے لئے کی ہے۔انہیں اُن علوم سے روشناس کرانے کےلئے کی ہے جوبند دماغوں کی کھڑکیاں کھولتے ہیں۔وہاں جب ہر طالب علم کےلئے انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوگی تو اس کی آنکھوں میں روشنی آئے گی ۔وہ جب خوبصورت دنیا کو دیکھے گا تو غور کرے گا کہ ان کی زندگیوں میں خوبصورتیاں کیسے آسکتی ہیں ۔وہاں کے طالب علم جب مذہبی علوم کے علاوہ دوسرے علوم بھی پڑھیں گے توصان کے ذہن میں وسعت پیدا ہوگی اور اس مدرسے میں پڑھ کردہشت گرد نہیں سچے اور کھرے پاکستانی بنیں گے ۔جہاں تک مولانا سمیع الحق کے نظریات کا تعلق ہے تو وہ قطعاً دہشت گردی کے حق میں نہیں ہیں ۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان کی حمایت کرتے ہیں مگر تحریک طالبان پاکستان کے مخالف ہیں ۔ولی خان نے بھی اس مدرسے کا دورہ کیا تھا۔ امریکی سفیر بھی اس مدرسہ میں مولانا سمیع الحق سے ملنے گیا تھا اگر یہ مدرسہ اور مولانا سمیع الحق کا تعلق واقعی دہشت گردوں سے ہوتا تو ابھی ضرب عضب انہیں ختم کرچکا ہوتا ۔جہاں تک افغانستان میں طالبان کی حمایت کی بات ہے تو وہ بڑی بحث طلب ہے۔مولانا سمیع الحق پڑھے لکھے آدمی ہیں۔پختون خوا میں انسداد پولیو مہم میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا اور ایسے وقت میں کیا تھا جب طالبان نے باقاعدہ پولیو ورکرزکو قتل کرنا شروع کردیا تھا ۔لیکن ان سب باتوں سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ عمران خان پورے پختون خوامیں ایک تعلیمی نظام رائج کرنا چاہ رہے ہیں ۔ گورنمنٹ اسکولوں کےلئے پرائیویٹ اسکولوں کےلئے اور مدارس کےلئے ۔ یہ فنڈنگ اسی سلسلے کاایک آغاز ہے کہ پہلے بڑے بڑے مدارس کو اس سطح پر لے آیا جائے جہاں انہیں کالج یا یونیورسٹی کا باقاعدہ درجہ دیا جاسکے اور اس میں وہ علوم پڑھائے جاسکیں جو دوسرے سرکاری اداروں میں پڑھائے جاتے ہیں ۔اسی بجٹ میں پختونخوا حکومت نے ابتدائی طور پر سو مدارس کو پرائمری اسکول میں ڈھالنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔مجھے پورا یقین ہے کہ یہی تیس کروڑ روپے اس مدرسہ میں دہشت گرد بنانے کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہونگے ۔‘‘

میری لمبی گفتگو سن کر انہوں نے کہا ’’تم نے جو کچھ کہا ہے اس میں اگرچہ کچھ نہ کچھ حقیقت ضرور ہے مگرمیں سمجھتا ہوں کہ یہ عمران خان کا بہت غلط فیصلہ ہے ۔دہشت گرد اچھے یا برے نہیں ہوتے ۔وہ دہشت گرد ہی ہوتے ہیں ۔یہ کوئی بات نہ ہوئی کہ دہشت گرد افغانستان تو مجاہدین اسلام ہیں مگر پاکستان میں واجبِ القتل ہیں ۔میں ایسی باتیں نہیں مانتا ‘‘میں نے ہنس کر کہا ’’آپ تو اسٹبلشمنٹ پاکستان کے بڑے حق میں ہیں ۔یہ فارمولا صرف مولانا سمیع الحق کا نہیں کسی حد تک اسٹبلشمنٹ کا بھی ہے ۔ان کے بھی تو کچھ طالبان سے اچھے مراسم ہیں جس کے سبب وہ انہیں مذاکرات کی میز پر لے آتے ہیں ۔ابھی ملا منصور پر ہونے والے ڈرون حملے پر پاکستان کے احتجاج کی وجہ بھی یہی تھی وگرنہ ڈرون حملے تو ایک عرصہ سے ہوتے چلے آ رہے ہیں ۔‘‘۔کچھ سوچتے ہوئے کہنے لگے ’’یار بڑی امیدیں ہیں جنرل راحیل شریف سے ۔چھوڑو یہ بتائو ۔عمران خان کے اردگرد بیٹھے ہوئے لوگوں میں سے کتنے نون لیگ نے خرید رکھے ہیں ۔یہ اپنے اسحاق ڈار دو دن پہلے آدھی رات کو جنوبی پنجاب سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے نامور ایم این اے اور لیڈرکے گھر کیا لینےگئے تھے ‘‘میں نے بڑی تکلیف سے کہا ’’آپ اب حد سے بڑھتے جارہے ہیں ۔لگتا ہے عمران خان سے آپ کی لڑائی ہوچکی ہے ۔‘‘وہ ہنس پڑے اور بولے ’’جب الیکشن کمیشن ختم ہوا تو پہنچ گئے نواز شریف کے خلاف پٹیشن لے کر ۔چلو عید کے بعد دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہےکنٹینر کہاں کھڑا ہوتا ہے اور اس پرکون کون جلوہ گر ہوتا ہے ۔‘‘

199 — مشورے کا شور

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-199 | ↑ فہرست

مشورے کا شور

====================

مشورے کا شور

منصور آفاق

عطاالحق قاسمی اور مجیب الرحمن شامی دو دن پہلے لندن میں نواز شریف سے ملے ۔عوامی بیان یہ ہے کہ عیادت کےلئے آئے ۔خصوصی ذرائع یہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں مشورے کےلئے بلایا گیا تھا ۔یہ تو خیر سب کو معلوم ہے کہ ان حالات میں وزیر اعظم نواز شریف کو کس بات کا مشورہ چاہئے ۔ان دو بزرگوں کی لندن میں مشورے کےلئے آمد سے ایک بات واضح ہوگئی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف مسلسل تذبذب کی کیفیت میں ہیں ۔انہیں مشکل فیصلوں کا سامنا ہےجہاں تک دونوں بزرگوں کے مشورے کی بات ہے تو عطاالحق قاسمی مزاجاً صلح جُو آدمی ہیں ۔حقائق سے آنکھیں چراتے نہیں ہیں بلکہ انہیں تسلیم کر کے آگے بڑھنے کا راستہ نکالتے ہیں ۔یقیناً ان کا مشورہ ٹکرائو سے اجتناب کا ہوگا ۔مجیب الرحمن شامی انتہائی دانشمند تصور ہوتے ہیں اور سیاست کو بہت سمجھتے ہیں ۔سووہ عطاالحق قاسمی کے بالکل برعکس بھی مشورہ دے سکتے ہیں ۔میں اس بات پر وزیر اعظم نواز شریف کو داد دیتا ہوں کہ انہوں نے مشورے کےلئے اتنی اہم شخصیات کو بلایا ہے ۔میرے خیال میں اگرکچھ عرصہ پہلے وزیر اعظم اپنے بیوروکریٹس کو چھوڑ کر انہی بزرگوں سے مشورہ لے لیتے تو حالات اتنے دگرگوں نہ ہوئے ہوتے ۔ایک خوبصورت نثر لکھنے والے بزرگ بھی انہوں نے میڈیا سے ادھار لے کر اپنے پاس رکھے ہوئےہیں جس کے سبب حکومت کے ساتھ اردو ادب کو بھی خاصا نقصان ہورہا ہے ۔

وزیر اعظم کو مشورے دینے کےسلسلے میں وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی بہت مشہورہیں ۔گزشتہ دنوں جب وہ خورشید شاہ سےجھک کر مل رہے تھے توان کے اِس طرح جھک کر ملنے پر بلاول زرداری کا تبصرہ مجھے اچھا نہیں لگا۔ میں تو بچپن سے یہی سنتا آیا ہوں جو اعلیٰ ظرف ہوتے ہیں ہمیشہ جھک کے ملتے ہیں ۔صراحی سرنگوں ہوکر بھرا کرتی ہےپیمانہ ۔اب مجھے یہ معلوم نہیں پرویز رشید ہمیشہ جھک کر ملتے ہیں یا انہوں نے یہ خوبصورت عادت اب اپنائی ہے ۔ویسے انہوں نے کہا تو یہی ہے کہ میری تربیت ہی کچھ ایسی ہوئی ہے میں سب سے جھک کر ملتا ہوں ۔ویسے بھی وہ الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کے تقرر کے سلسلے میں خورشید شاہ سے مشورہ کرنے گئے تھے ۔یار لوگوں نے یونہی یہ افواہ پھیلا دی کہ وہ پانامہ لیکس کے ڈیڈلاک کے خاتمے کےلئے کچھ مشورے دینے گئے تھے ۔وزیر اطلاعات پرویز رشید کو ایک اوربات پر بھی میرا مبارک باد دینے کو جی چاہ رہا ہے کہ انہوں نے پی ٹی وی پرشوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر فیصل سلطان کو خاصا وقت دیا۔یہ بالکل نئی بات ہے وگرنہ کچھ عرصہ پہلے انہوں نے پی ٹی وی پر عمران خان کو بھی وقت دینے سے انکار کردیا تھا ۔لگتا ہے وزیر اطلاعات کو بھی کچھ اچھے مشورے دینے والے میسر آگئے ہیں ۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قسمت میں اچھے مشورے دینے والے لوگ نہیں آئے ۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بہت خوش قسمت واقع ہوئے ہیں ۔دیکھئے ان کے مشیروں کے مشوروں کے سبب پنجاب کا بجٹ کتنا اچھا دیا گیاہے ۔بجٹ پرکسی شوخ نے تبصرہ کیا ہے کہ انتخابی سال کے بجٹ ایسے ہی ہوا کرتے ہیں ۔ویسے کچھ دنوں کے لئےاگر وزیر اعظم وزیراعلیٰ پنجاب سے ان کے مشیر ادھار لے لیں تو ممکن ہے الجھے ہوئے معاملات سلجھ جائیں ۔ ویسے اب بہت دیر ہوچکی ہے ۔منیر نیازی یاد آگئے ہیں ۔

ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں… ہر کام کرنے میں …ضروری بات کہنی ہو کوئی وعدہ نبھانا ہو…اسے آواز دینی ہو، اسے واپس بلانا ہو ۔۔۔ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں…مشورے کا حکم تو خدا نے بھی دے رکھاہے کہ اپنے فیصلوں میں ان سے مشورہ کرو اور جب فیصلہ کرلو توخدا پر بھروسہ کرو۔بلا شبہ خدا توکل کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ خدا پربھروسہ کیا جاتا ہے یا نہیں ۔مشورہ پر ریاض مجید ایک شعر یاد آ گیا ہے ۔ یہ وضاحت ضروری ہے کہ اس شعر سے موجودہ سیاسی مشوروں کا کوئی تعلق نہیں ۔

وقت خوش خوش کاٹنے کا مشورہ دیتے ہوئے

رو پڑا وہ آپ مجھ کو حوصلہ دیتے ہوئے

مشورہ تو مولانا فضل الرحمن نے بھی وزیراعظم نواز شریف کو دیا تھا مگر وہ بن مانگا مشورہ تھا۔ سو وزیراعظم نے لینے سے انکار کردیا۔ غیرضروری چیزیں پاس نہیں رکھنی چاہئیں۔ یہ بالکل ویسا ہی مشورہ تھا جیسا ڈاکٹر عاصم حسین نے جناح اسپتال کے کسی کمرے میں بیٹھ کر وزیراعظم کو اپنی آٹو بائیو گرافی لکھنے کا مشورہ دیا تھا۔ سنا ہے سابق صدر آصف زرداری اپنی آٹو بائیو گرافی لکھنے کے لئے لندن سے واپس دبئی پہنچ گئے ہیں اور اسے مکمل کرنے کےلئے کسی وقت بھی پاکستان آ سکتے ہیں ۔

وزیر اعظم نواز شریف کو اصل مشورہ تو جنرل راحیل شریف سے مانگنا چاہئے ۔میرے نزدیک نواز شریف کا ان سے زیادہ خیر خواہ اور کوئی نہیں ۔پتہ نہیں وزیر اعظم اپنے آرمی چیف سے مشورہ کیوں نہیں مانگ رہے ۔خاص طور پر امریکہ سے تعلقات کی مکمل خرابی کے بعد تو بہت ضروری تھا کہ وہ آرمی چیف سے پوچھتے کہ اب خارجہ پالیسی کے رہنما اصول کیا ہونگے ۔یہ مشورہ بھی بڑا ضروری تھی کہ افغان بارڈر جو سلگنے لگا ہے ۔اگر اس کے پس منظر میں امریکہ کے ساتھ مراسم کا مسئلہ ہے تو اسے کس طرح حل کرنا ہے ۔یہ ساری باتیں بڑی ضروری ہیں اور ٹیلی فون پر نہیں کی جا سکتیں ۔پھروزیر اعظم نواز شریف پاکستان کےوزیر خارجہ بھی ہیں ۔ انہوں نے اسی لئے یہ وزارت اپنے پاس رکھی تھی کہ وہ جانتے تھے کہ خارجہ پالیسی کو صرف سرتاج عزیز پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ کہتے ہیں سب سے زیادہ مشورے بیمار آدمی کو دیئے جاتے ہیں۔ ہر شخص اپنی حکمت مریض پر آزمانے کا خواہش مند ہوتا ہے اس وقت پاکستان کی حالت بھی اسی مریض جیسی ہے اور ہرکوئی چاہتا ہے کہ اس مریض کا علاج میری تجویز کردہ دوائی سے کیا جائے۔

200 — باہو یونیورسٹی میں رانا مشہود

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-200 | ↑ فہرست

باہو یونیورسٹی میں رانا مشہود

====================

باہو یونیورسٹی میں رانا مشہود

منصور آفاق

آج میرا موضوع پنجاب کےوزیر تعلیم رانا مشہوداحمد خان کی کارگردگی ہے۔گزشتہ دنوں جب میں نے اسلام آباد سے بذریعہ ٹرین لاہور پہنچنےکا قصد کیا تھا توخیال تھا کہ کچھ ریلوے کے بارے میں بھی لکھا جائے ۔سپریم کورٹ کے اسٹے آرڈر پر چلنے والی وزارت کے کمال سامنے لائے جائیں مگر وہ ٹرین بڑی اچھی تھی۔ یعنی میں غلط ٹرین میں بیٹھ گیا تھا۔ مسافر بہت کم تھے ۔میرے سامنے دو لوگ بیٹھے تھےایک پنکو نام کا تقریباًنوجوان تھا اور دوسرا اُس کا چالیس پینتالیس سالہ دوست تھا رانا نعمان ۔دوست کا تعلق نون لیگ سے تھا اورپنکو جس کااصل نام شاید عدنان تھا وہ قطر میں انجینئر تھا چھٹی پر آیا ہوا تھالیکن یہ طے ہے کہ ریگستان سے آنے والے اُ س نوجوان کے دل میں عمران خان کےلئے محبت کا دریا بہہ رہا تھا۔دونوں کے درمیان مسلسل بحث جاری رہی ۔اسی گفتگو کے کچھ حصوں سے کالم کا آغاز کرتا ہوں۔پنکو نے کہا:۔

’’عمران خان صوبہ پختون خوا میں ایسی تبدیلی لائے ہیں جس کا پاکستان میں تصور بھی ممکن نہیں تھا ۔کیا پاکستان میں یہ سوچا جا سکتا تھا کہ پولیس کا ادارہ مکمل طور پر خود مختار ہو جائے ۔کوئی ایم پی ، کوئی منسٹر حتی کہ چیف منسٹر بھی کسی کیس پر اثر انداز نہ ہوسکے ‘‘دوست بولا’’ ہاں سنا ہے پختون خوا کی پولیس میں کچھ بہتری آئی ہے ‘‘ پنکو بولا ’’وہاں اسی فیصد ہیلتھ کا شعبہ بہتر ہوا ہے ۔ایجوکیشن کی مد میں سب سے زیادہ بجٹ رکھا گیا ہے ۔وہاں کےتیس لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے تھے ان میں اس وقت تک سات لاکھ بچے اسکولوں میں داخل ہوچکے ہیں ۔صوبہ بھر میں یکساں نظامِ تعلیم نافذ کردیا گیا ہے ۔بجلی کے تین سو پینسٹھ منصوبوں پر کام شروع ہے جن سے لوگوں کو دو روپے فی یونٹ بجلی ملے گی ۔باقی کسی صوبے میں لوگوں کی بھلائی کا کوئی کام ہوا ہی نہیں ‘‘دوست بڑے تحمل سے بولا’’دیکھو پنکو جہاں باقی صوبوں کی بات ہے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ۔مگر پنجاب میں جو کام ہوئے ہیں ان کا عشر عشیر بھی کہیں اور نہیں ہوا۔سنو اوراب بولنا مت ۔‘‘پنکوطنزیہ انداز میں مسکرایا ۔اس کا دوست بولا۔’’شہباز شریف کا سب سے بڑا کام یہ ہے کہ اس نےمحکمہ مال کو کمپیوٹرائز کردیا ہے۔یعنی پنجاب میں پٹواری کی اجارہ داری ختم ہوگئی ہے۔یہ پٹوار کا نظام اتنا خوفناک تھا کہ فیض احمد فیض کو بھی کہنا پڑ گیا تھا ۔کتھے دھاندلی مال پٹوار دی اے ۔شہباز شریف نے پورے پنجاب کی ایک ایک انچ زمین کا ریکارڈ کمپیوٹر میں سیو کرادیا ہے کہ اب جاگیر دار مال پٹوار کی دھاندلی سے غریبوں کی زمینیں اپنے نام منتقل نہیں کرا سکیں گے ۔شہباز شریف نے ایک اور بہت ہی تاریخ ساز کام کیا ہے ۔صدیوں سے کچلی ہوئی مظلوم عورت کو مرد کے برابر لا کھڑا کیا ہے۔اب حکومت کوئی زمین ،کوئی فلیٹ ،کوئی مکان کسی کو دے گی تو وہ میاں اور بیوی دونوں کے نام ہو گا ۔اب عورت کو مرد گھر سے نہیں نکال سکے گا بلکہ عورت چاہے گی تو مرد کو گھر سے نکال دے گی ۔دانش اسکولز کے بارے تم کیا جانتے ہو ۔کچھ بھی نہیں ۔دانش اسکولزایچی سن کی طرز کے اسکول ہیں ۔ایسے اسکول پہلے صرف امیروں کے بچوں کو میسر تھے ۔شہباز شریف نے دانش اسکولز اس لئے بنائے کہ غریب بھی ایسے اسکولوں میں تعلیم حاصل کرسکیں ۔‘‘ پنکونے اس کی بات کاٹتے ہوئے کہا ’’کروڑوں بچے اسکول جاتے ہی نہیں ۔چند دانش اسکول بنانےسے کیا ہوتا ہے ۔‘‘اس کے دوست نے غصے بھری نظروں سے کہا ’’ایک تو تم بولتے بہت ہو اور اوپر سےبولتے بھی غلط ہو ‘‘ پنکو کہنے لگا ’’ اچھا بھئی تم اپنی تقریر جاری رکھو۔جب سے رانا مشہود وزیر تعلیم مقرر ہوئے ہیں تمہیں تو پورا پنجاب تعلیم یافتہ دکھائی دینے لگا ہے‘‘ دوست بولا’’اس میں کیا شک ہے رانا مشہود تعلیم کے حوالے سے بہت زیادہ محنت کررہے ہیں ۔شہباز شریف نے بہت سوچ سمجھ کر وزیر تعلیم لگایا ہے۔پنجاب واقعی تعلیم یافتہ پنجاب ہے۔یہاں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو تین لاکھ اساتذہ پڑھاتے ہیں ۔دنیا کےبے شمار ملکوں سے پنجاب کاتعلیمی نظام بہتر ہے۔‘‘

یہ جو میں نے سفر کا احوال بیان کیا ہے یہ دراصل رانا مشہود احمد خان پر لکھے جانے والے میرے اس کالم کی طویل تمہید ہے ۔تمہید مختصر ہو یا طویل تمہید ہی ہوتی ہے ۔رانا مشہود احمد خان کو میں نے گزشتہ روزحضرت سلطان باہو کے عرس پر’’باہو یونیورسٹی دربارِ عالیہ سلطان باہو‘‘ میں سجادہ نشیں پیر سلطان فیاض الحسن کی انعقاد کردہ امن کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے سنا تو مجھےبڑی حیرت ہوئی ۔’’ان کی تمام تر گفتگو ایجوکیشن کے موضوع پر تھی ۔وہ یہ بھی جانتے تھے سلطان باہو نے تعلیم پر کتنا زور دیا ہے ۔ان کی نظر میں پیر سلطان فیاض الحسن کا قائم کردہ پورا ایجوکیشنل بورڈ بھی تھاجس میں روحانی اور سائنسی تعلیم کو آپس میں ہم آغوش کردیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ میں شہباز شریف کی اس ہدایت پر پورا عمل کرنے کی کوشش کررہا ہوں کہ جتنے جلدی ہو سکے پنجاب کا ہر بچہ اسکول میں موجود ہواور تمام بچوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور سہولتیں فراہم کی جاسکیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس سال 80ہزارنئے اساتذہ کو ملازمت فراہم کی جائے گی ۔ہزاروں نئے کلا س روم تعمیر کئے جائیں گے۔پسماندہ اضلاع میں طالبات کےلئے وظیفہ کی رقم ماہانہ دو سو سے بڑھا کر ایک ہزار کر دی گئی ہے۔وہ بچے جو کام کرتے ہیں انہیں مفت ، تعلیم ،کتابیں ،یونیفارم کے ساتھ ایک ہزار روپیہ وظیفہ بھی دیا جارہا ہے اس وقت تک 88ہزار بچے کام چھوڑ اسکولوں میں داخل ہو چکے ہیں ۔محدود مالی وسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ہر بچے کا سکول میں داخلہ یقینی بنایا جارہا ہے۔اگلے چھ ماہ تک پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن مزید23 لاکھ بچوں کی تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری لے گئی ۔ رانا مشہود احمد خان اور پیر سلطان فیاض الحسن قادری کو تعلیم کے حوالے سے اتنا سنجیدہ دیکھ کر مجھے بڑی خوشی ہوئی وہ دونوں وہاں جتنی دیر تک اکٹھے رہے ان کا موضوع یہی رہا کہ جلد سے جلد کیسےپڑھا لکھا پنجاب وجود میں آسکتا ہے اور کیسےعلم کا نور پنجاب سے نکل کر پورے پاکستان میں پھیل سکتا ہے۔

مجھے یہ سن کر بھی بڑی حیرت ہوئی جب انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آنا تھا جو اپنی مصروفیات کے باعث تشریف نہیں لا سکے اور مجھے یہاں اپنے نمائندہ کے طور پر بھیجا ہے ۔یہ ساری تحریر لکھتے ہوئے میرے اندر پنکو اور اس کے دوست جیسی حریفانہ کشمکش جاری رہی۔ میں نہیں چاہتا کہ کسی معاملے میں بھی نون لیگ کی حکومت کی تعریف لکھوں مگر مجبور ہوگیا ہوں بہر حال میری دعا ہے کہ اللہ کرے پانامہ کا عدالتی فیصلہ دودھ اور پانی کو الگ الگ کردے اگر ایسا نہ ہوسکا تو ملک کئی برس پچھلے چلا جائے گا۔

201 — یہ دن بھی دیکھنا تھا

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-201 | ↑ فہرست

یہ دن بھی دیکھنا تھا

====================

یہ دن بھی دیکھنا تھا

منصور آفاق

یہ دن بھی دیکھنا تھا کہ بھاری توپ خانہ پاک افغان سرحد پر دونوں جانب سے پہنچا دیا گیا ہے۔ بارڈر کے قر ب و جوار میں رہنے والے ہزاروں افراد جنگ کے خوف سے دوسرے علاقوں میں ہجرت کر گئے ہیں۔ دو ہزار چودہ کی واشنگٹن کی ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق افغان فوج میں ایک لاکھ 69ہزار 213اہلکار شامل ہیں۔ جن میں سے چالیس ہزار لوگ فوج چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ ہرسال افغان فورس کو چھوڑنے والوں کی شرح 8.5ہے۔ خدانخواستہ اگر جنگ ہو گئی تو اس وقت افغان فوج کے علاوہ دس ہزار امریکی فوجی افغانستان میں موجود ہیں۔ وہ بھی اُس میں شریک ہونگے کیا ٹرمپ انتظامیہ اپنے اور فوجی دستے افغانستان بھجوائے گی۔ ویسے اس بات کا امکان بہت کم ہے مگر اس بات کا امکان قوی ہے کہ اگر شمال مغربی سرحد گرم ہوئی تو بھارت مشرقی سرحد کو بھی سرد نہیں رہنے دےگا۔ افغانستان کی طرف سے افغانستان میں دہشت گردی کرنے والے پچاسی افراد اور بتیس مراکز کی ایک فہرست پاکستان کو بھی بھجوائی گئی ہے پاکستان نے ان کے خلاف بھی کارروائی کا وعدہ کیا ہے۔ مگر یہاں ایک سوال سامنے آتا تھا کہ یہ فہرست اگردرست ہے تو امریکہ نےان مراکز پر ڈرون حملے کیوں نہیں کئے تھے جب پاکستان نے اسےدہشت گردوں پر ڈرون حملوں کی کھلی اجازت دے رکھی تھی۔

یہ دن بھی دیکھنا تھا کہ اقوام متحدہ نے پاک افغان کشیدگی کم کرنے کیلئے اپنا خصوصی نمائندہ اسلام آباد بھیجا ہے۔ یہ وہی افغان ہے جسکے بارے میں اقبال نے کہا تھا (او غافل افغان۔ اپنی خود پہچان )اس کشیدگی کو کم کرنے کا کردار تومحمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمٰن کو ادا کرنا چاہئے تھا۔ اسفندیار ولی خان نے اس کشیدگی کو کم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لگتا ہے ان کے امریکہ اور افغانستان کی پاکستان مخالف حکومت کیساتھ اچھے مراسم ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ جب تک بھارت کا اثرو رسوخ افغانستان پر قائم ہے یہ کشیدگی کم نہیں ہوسکتی۔ پاکستان نے افغانستان میں جن دہشت گردوں کو ٹارگٹ کیا وہاں ان کی سرپرستی بھارتی قونصل خانے کر رہے ہیں۔ ملا فضل اللہ کا مستقلاً قیام پاک افغان سر حد کے قریب ایک بھارتی قونصل خانے میں ہے۔

یہ دن بھی دیکھنا تھا کہ وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں رینجرز کو آپریشن کیلئے کراچی سے زیادہ اختیارات دئیے گئے ہیں اور اس کی مدت میں جب تک ضرورت رہے گی توسیع کرتے رہیں گے۔ یہاں دو سوالوں نے جنم لیا ہے ایک تو یہ کہ ماضی میں کیا جانے والاپنجاب حکومت کا یہ دعویٰ کیا غلط تھاکہ پنجاب میں ایسی صورت حال قطعاً نہیں کہ رینجرز کو بلایا جائے۔ دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا رینجرز پنجاب میں بھی کراچی کی طرح دہشت گردی کے ساتھ جڑی ہوئی کرپشن کے خلاف بھی کارروائیاں کرے گی جس طرح کراچی میں چائنا کٹنگ کے خلاف رینجرز نے کارروائی کی۔ کیایہاں بھی ایسی کارروائیاں ہونگی۔ عام انتخابات سے دو دن پہلے جو لاہور ایل ڈی اے کے پلازے میں ایک پراسراراور جان لیوا آگ لگ گئی تھی کیا رینجرز اس کی بھی تحقیق کرےگی کہ ایل ڈی اے پلاٹوں کی غیر قانونی تقسیم سے کمائے جانے والےسرمائےسےدہشت گردی کو فروغ ملا۔ ویسے کسی بھی غیر قانونی دولت کو دہشت گردی سے جوڑا جا سکتا ہے۔ بہر حال پنجاب میں رینجرز کی آمد رینجرز کےلئے بھی کسی امتحان سے کم نہیں۔

کیا یہ دن بھی دیکھنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے والوں پر یہ الزام لگایا جائے کہ انہوں نے وہ دہشت گردجنہیں ملٹری کورٹ کے سوا کہیں سزا دینا ممکن نہیں تھاانہیں دہشت گردی کے مبینہ جعلی مقابلوں میں گولی مار دی ہے۔ ایسے الزامات لگانے والے لوگ اپنے سینوں میں دہشت گردوں کیلئے ہمدردی کا جذبہ رکھتے ہیں اور میرا خیال ہے کہ ہمیں صرف دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں سے نجات حاصل کرناضروری نہیں۔ انکے ہمدردوں سے بھی اس ملک کی سر زمین کوپاک و صاف کرنا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردوں کے کھلے ہمدرد بہت سے مذہبی رہنماہیں۔ جن کی تقاریر ثبوت کیلئے موجود ہیں۔ مگرجب خود وزیر داخلہ ہی ان کی شان میں رطب اللسان دکھائی دیں توان کے خلاف کوئی کارروائی کیسے ہو سکتی ہے۔ جن مذہبی مراکز میں دہشت گردی کے حق میں جواز فراہم کئے جاتے ہیں کیا ان کے خلاف کوئی کارروائی ہوگی۔

یہ دن بھی دیکھنا تھا کہ جرمنی کے شہر میونخ میں جاری سیکورٹی کانفرنس میںوزیر دفاع خواجہ آصف نے حافظ سعید کو معاشرے کےلئے خطرناک قرار دے دیا ہے۔ اور بتایا کہ ان کا نام فورتھ شیڈول میں شامل تھافورتھ شیڈول انیس سو ستانوے کے ایکٹ کے تحت ممکنہ دہشت گردوں کی ایک فہرست کا نام ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نےکچھ دن پہلے بتایا تھا کہ حافظ سعید کو اس لئے نظر بند کیا گیا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ حافظ سعید کے بارے میں بدلتے ہوئے حکومتی رویے سے بہت سارے سوال جنم لینے لگے ہیں۔ فورتھ شیڈول کے بہت سے اور اہم نام تو پاکستان میں تقریریں کرتے پھرتے ہیں۔ ایک کالعدم تنظیم کے رہنما کا نام بھی فورتھ شیڈ ول میں شامل ہے۔ انہیں تو معاشرہ کیلئے خطرناک قرار دیکر نظر بند نہیں کیا گیا۔ یہاں ایک سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حافظ سعید پر الزام بھارت میں ہونے والی دہشت گردی کی سرپرستی کاہے سو انہیں نظر بند کردیا گیا۔ جبکہ کالعدم تنظیم کے رہنما پر الزام پاکستان میں دہشت گردی کرنے والوں کی سر پرستی کاہے مگر انہیں ہر طرح کی آزادی ہے؟۔

202 — تحریک انصاف کی تحلیل نفسی

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-202 | ↑ فہرست

تحریک انصاف کی تحلیل نفسی

====================

تحریک انصاف کی تحلیل نفسی

منصور آفاق

محترمہ فردوس عاشق اعوان کے تحریک انصاف میں شامل ہونے پربہت سے دوستوں نے کالم لکھے۔ ہر کالم کے چہرے پر تکلیف ہویدا تھی ۔ہر ہر سطر کا ماتھا شکنوں سے بھرا ہوا تھا۔ رئوف کلاسرا نے تنویرحسین ملک کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان کے ساتھ کچھ پرانی یادوں پر پڑی ہوئی گرد اپنے تند وتیز قلم سے جھاڑ دی۔ سہیل وڑائچ نے شاعرانہ تعلی کا سہارا لے کر فردوس عاشق اعوان کی شمولیت سے مزاح کشید کرنے کی کوشش کی۔ اور سلیم صافی نے تو’’اِس شمولیت‘‘ پر اتنے غصے کا اظہار کیا کہ پوری تحریک انصاف کی تحلیل نفسی کر کے رکھ دی اور اسے قاف لیگ قرار دے دیا۔ آئیے اس بات پر غور کرتے ہیں کہ تحریک انصاف کیا ہے اور اس میں کس طرح لوگ شامل ہوئے۔

کسی زمانے میں دو پارٹیاں تھیں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی۔ مسلم لیگ نون ان دنوں قاف لیگ ہوا کرتی تھی۔ اسٹیبلشمنٹ کے تمام پسندیدہ لوگ اسی مسلم لیگ میں ہوتے تھے۔ پھر وقت نے کروٹ لی اور نئی قاف لیگ وجود میں آگئی ۔پیپلز پارٹی اور نون لیگ ایک صف میں جا کھڑی ہوئیں۔ آصف علی زرداری کا دورِ حکومت آ گیا ۔پیپلز پارٹی اور نون لیگ کا نظریہ ایک ہوگیا۔

وہ لوگ جو ایک طویل عرصہ سے پیپلز پارٹی کوووٹ دیتے چلے آ رہے تھے وہ پریشان ہو گئے انہوں نے ادھر ادھر دیکھا تو انہیں عمران خان نظر آیا۔ جس کی دیانت داری کایہ عالم تھاکہ لوگ آنکھیں بند کر کے اسے صرف شوکت خاتم اسپتال کے لئے کروڑوں اربوں دیتے چلے آرہے تھے اور دیتے چلے آرہے ہیں۔ نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کا ایک انبوہ اس کے ساتھ تھا۔ جن کی عمر، عمران خان کے ساتھ ساتھ بڑھ رہی تھی ۔جو اپنے جلسوں میں گاتے بھی تھے اور ناچتے بھی تھے۔ پیپلز پارٹی سے زیادہ آزاد خیال ماحول اور اُس سے کہیں زیادہ دیانت اور انصاف کے نظام کی خواہش اس تحریک میں دکھا ئی دے رہی تھی ۔سو پیپلز پارٹی کا ووٹر تحریک انصاف کی طرف متوجہ ہوگیا۔ پرویز خٹک جیسے لوگ آصف زرداری سے مایوس ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہونے لگے۔ نون لیگ سے مایوس ہونے والوں نے بھی پی ٹی آئی کے دامن میںپناہ لی۔ جماعت اسلامی کے برگشتہ پہلے سےیہاں موجود تھے۔ پیپلز پارٹی سے تحریک انصاف میں شامل ہونے والی پہلی اہم شخصیت شاہ محمود قریشی کی تھی۔ نون لیگ سے شامل ہونے والی شخصیت کا نام جاوید ہاشمی تھا۔ دونوں شخصیتوں پر بظاہر کرپشن کے کوئی داغ نہیں تھے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے دونوں کو بڑی عزت دی مگر جاوید ہاشمی نئی بلندیوں کی تلاش میں سعد رفیق کی دوستی پرقربان ہو گئے۔ جہانگیر ترین جو پاکستان کی سیاست میں اہم ترین کردار ادا کرنا چاہتے تھے انہیں تحریک انصاف میں موقع ملا اور انہوں نے اس موقع کا بھرپورفائدہ اٹھایا انہیں اٹھانا بھی چاہئے کہ اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ ان کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ برطانوی سیاست کی اہم شخصیت چوہدری محمد سرور بھی اپنے ملک کےلئے کچھ کرنا چاہتے تھے اس مقصد کےلئے انہوں نے برطانوی شہریت چھوڑ دی۔ نون لیگ نے انہیں گورنر پنجاب لگا دیا مگر جلد انہیں احساس ہوگیا کہ وہ نون لیگ میں رہ کر ملک کی کوئی خدمت نہیں کر سکتے۔ انہیں تحریک انصاف میں روشنی کی کرن نظر آئی اور انہوں نے گورنر شپ چھوڑ کر پی ٹی آئی کو جوائن کر لیا۔ پرویز مشرف کے ساتھیوں میں سے وہ لوگ جو ہر حال میں اقتدار میں رہنا چاہتے تھے وہ تونون لیگ میں شامل ہوگئے تھے مگر وہ لوگ جن کے دلوں میں تبدیلی کا چراغ جلتا تھا وہ تحریک انصاف میں آ گئے۔ اگر وہ برے یا کرپٹ لوگ ہوتے تو نون لیگ میں جاتے جس کے پاس پیپلز پارٹی کے دورمیں بھی اقتدار موجود تھا یعنی پنجاب میں حکومت تھی۔ سردار آصف احمد علی، بیرسٹر سلطان محمود، یار محمد رند، راجہ ریاض، اشرف سوہنا، ممتاز تارڑ، عامر ڈوگر، نور عالم خان، نذر محمد گوندل، فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان کے بعد اگر بابر اعوان، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن بھی تحریک انصاف میںشامل ہو جاتے ہیں تو یقیناََ یہ بات عمران خان کی سچائی کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے کہ آج ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے ماننے والے پاکستان کا مستقبل عمران خان کے ساتھ وابستہ دیکھ رہے ہیں۔

انہیں لگ رہا ہے کہ یہی شخصیت پاکستان کو منزلوں سے ہمکنار کر سکتی ہے۔ صرف پیپلز پارٹی کے لوگ تحریک میںشامل نہیں ہوئے۔ تقریباً ساری پارٹیوں کے لوگ جو اپنی پارٹیوں سے مایوس تھے وہ پی ٹی آئی میں آئے حتیٰ کہ جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمن گروپ) کی اہم ترین شخصیت اعظم سواتی بھی تحریک انصاف میں شامل ہوئے ۔پی ٹی آئی پرایک الزام یہ بھی لگایا جاتا ہے کہ دوہزار گیارہ کے بعد پی ٹی آئی میں ایجنسیاں لوگوں کو شامل کراتی رہی ہیں۔ یہ جتنے نام میں نےدرج کئے ہیں ان میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہیں جو کبھی ایجنسیوں کے پے رول پہ رہا ہو۔ ایجنسیوں والے لوگوں کی فہرست اصغر خان کیس میں سامنے آچکی ہے۔ ایک سوال یہ بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف رائٹ ونگ کی پارٹی ہے یا لیفٹ ونگ کی۔ سچ تو یہ ہے کہ یہ دائیں اور بائیں بازو کی سیاست اب تقریباً ختم ہوچکی ہے۔کسی زمانے میں رائٹ ونگ کا سربراہ امریکہ اور لیفٹ ونگ کی سربراہی روس اور چین کے پاس تھی۔ اِس وقت تو خود پاکستان امریکہ کو چھوڑ کر چین اور روس کے ساتھ جڑ چکا ہے۔ پی ٹی آئی پرایک الزام یہ بھی لگایا جارہا ہے کہ اس کی خارجہ پالیسی کوئی نہیں ہے ۔میں نے پی ٹی آئی کے رہنما امجد علی خان سے یہ سوال کیا تو انہوں نے کہا ’’میرے خیال میں توپی ٹی آئی واحد ایسی جماعت ہے جو اپنی خارجہ پالیسی رکھتی ہے۔ آزاد و خودمختار خارجہ پالیسی کا نعرہ عمران خان نے ہی لگایا ہے۔ سرحدوں کی ہر ممکن حفاظت کےلئےدوست ممالک سے دفاعی معاہدے پی ٹی آئی کی پالیسی میں شامل ہیں آخری حد تک قوموں کے حق خود ارادیت کی حمایت، ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات غیر جانبدار تحریک سے وابستگی، جارحیت کی مخالفت ،نسلی امتیاز کی مذمت، آزادی کشمیر کے لیے جد وجہد، نو آبادیاتی نظام کی مخالفت، عالمی سیاست میں بھرپور کردار، دوسرے ممالک کی آزادی کا احترام، مسلم ممالک کے اختلافات میں مصالحانہ کردار، چین روس اور امریکہ کے ساتھ تعلقات میں تناسب، یہ سب پی ٹی آئی کی ہی خارجہ پالیسی ہے۔ انصاف پر مبنی آزاد معاشرہ اس وقت تک وجود میں نہیں آ سکتا جب تک پاکستان ایک آزاد اور خود مختار خارجہ پالیسی نہیں اپنا لیتا۔ پاکستان میں جو انرجی کا بحران ہے اُس کا واحد حل ایران سے گیس لینے کےساتھ جڑا ہوا ہے مگر ناکام خارجہ پالیسی کے سبب ہم ابھی تک ایران سے گیس نہیں لے سکے۔‘‘

203 — نئے قائد انقلاب ۔ نواز شریف

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-203 | ↑ فہرست

نئے قائد انقلاب ۔ نواز شریف

====================

نئے قائد انقلاب ۔ نواز شریف

منصور آفاق

یہ ایک انتہائی سنجیدہ ’’طربیہ ‘‘کالم ہے۔ برائے کرم اسے ’’طنزیہ ‘‘مت شمار کیجئے گا۔قوم کو مبارک ہوکہ اُس کی دعائیں قبول ہو گئی ہیں۔ نواز شریف ا یک انقلابی لیڈر بن گئے ہیں۔ انہوں نے ایک نظریاتی شخص ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

انقلاب کے پروگرام کے مطابق اکتوبر میں نواز شریف دوبارہ وزیر اعظم ہائوس اسلام آباد میں ہونگے۔ محترمہ کلثوم نواز الیکشن جیتنے کے بعد وزیر اعظم بنا دی جائیں گی اور ان کے شوہر کی حیثیت سے ’’قائد انقلاب‘‘ ان کے ساتھ وہاں قیام فرمائیں گے۔ جیسے بھارت میں نااہل وزیر اعلیٰ لالو پرشاد اپنی بیوی کے وزیر اعلیٰ بن جانے کےبعد اس کے ساتھ سرکاری رہائش گاہ میں رہتے تھے۔

یقیناً ’’نئے قائد انقلاب اپنی انقلابی تبدیلیوں کا آغاز ابھی سے شروع کردیں گے۔ امکانی اطلاعات کے مطابق اگلے چند دنوں تک وہ جاتی امر ا کے محلات چھوڑ کرجیل روڑ کے کسی فلیٹ میں شفٹ ہوجائیں گے۔ محلات عوام کےلئے مختص کر دئیے جائیں گے۔ وہاں ایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی بنائی جائے گی کیونکہ جاتی امراء کی ڈویلپمنٹ سرکاری فنڈ سے ہوئی تھی اِس لئے اُس پر پاکستانی عوام کا حق ہےاور انقلاب کے بعد ہر شخص کو اُس کا حق اُس کی دہلیز پر ملے گا۔

شہباز شریف کے بقول کہ ’’مجھ سمیت ساری اشرافیہ آج کٹہرے میں کھڑی ہے‘‘۔ اس کی سزا وجزا کا فوری طور پر فیصلہ کیا جائے گا۔ بے رحمانہ احتساب ہوگا۔ پانامہ لیکس میں جن چار سو لوگوں کا نام شامل ہے انہیں فوری طور پر گرفتارکیا جائےگا اور ان کی دولت واپس اپنے ملک میں لائی جائے گی۔ ان کے جتنے عزیزوں رشتہ داروں کے پاس جتنی غیر قانونی دولت ہے وہ بھی فوری طور پر حکومت کے خزانے میں جمع کرا دی جائے گی۔ دنیا بھر میں جتنےاثاثے ہیں وہ بھی واپس وطن میں لائے جائیں گے۔ چاہے وہ قائدِ انقلاب کی اولاد کے ہی کیوں نہ ہوں۔ بڑی کرپشن کی سزا ’’مملکت ِچین ‘‘کی طرح سزائے موت قرار دی جائے گی اور کم تر درجہ کی کرپشن پر اسلامی قانون کے مطابق ہاتھ کاٹنے کی سزا دی جائے گی۔

کچھ ایسے صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کیلئے صدر ممنون حسین کہنے والے ہیں جس کے تحت کوئی شخص بھی پچاس ایکٹر سے زیادہ زمین کا مالک نہیں بن سکے گا۔ جاگیرداروں کی تمام زمین ہاریوں اور مزارعوں میں تقسیم کردی جائے گی کیونکہ دین ِ اسلام کے مطابق زمین اللہ کی ہے اور تمام مخلوق کےلئے برابر ہے۔

آرڈیننس کے تحت تمام فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدور فیکٹریوں کی ملکیت میں پچاس فیصد شیئر کے حق دار ہونگے۔ سود حرام قرار دے دیا جائے گا۔ تمام اکائونٹس ہولڈر بنکوں کے حصہ دار بنا دئیے جائیں گے۔ ملکیت کی مرکزیت کو ختم کرکے شراکت داری کو رواج دیا جائے گا۔ زیادہ کمانے والوں پر ٹیکس ساٹھ فیصد کردیا جائےگا۔

ہر پاکستانی کےلئے فوری طور پررہائش، فوڈ، تعلیم اور صحت کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری قرار دے دی جائے گی۔ ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کواس بات کا پابند کیا جائے گا کہ اس کے ضلع میں کوئی شخص بھی روٹی کپڑا اور مکان سے محروم نہ ہو۔

انصاف کے نظام کو بہتر بنانے کےلئےسپریم کورٹ ور ہائی کورٹس کے ججز کی عمرِ ملازمت ساٹھ سال کردی جائے گی۔ وکلا ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ کے جج بنانے کا وہ طریقہ کار بدل دیا جائے گا۔ جس کے تحت کوئی وکیل لائسنس لینے کے 15سال بعد عدالت عالیہ یا عدالت عظمی کا جج بننے کا اہل ہو جاتا ہے، چاہے اس نے اس دوران کوئی مقدمہ نہ لڑا ہو۔ آئندہ جج سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے چھوٹی عدالتوں سے ترقی کرتے ہوئے ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ تک پہنچیں گے۔ جنرلز کی سروس کی مدت بھی دو سال کم کردی جائےگی۔

بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ جو کچھ میں نے لکھا ہے ایسا کچھ بھی نواز شریف کرنے والے نہیں مگریہ بھی ممکن ہے کہ وہ یہ سب کچھ کرنے پرتیار ہو جائیں خدا کسی کا دل بدل سکتا ہے ممکن ہے کہ اس مرتبہ ان کے اندر کا انسان جاگ پڑا ہو۔ وہ سچ مچ انقلاب کا سوچ رہے ہوں۔ لیکن سوال پیدا ہوتا ہے اگر انہوں نے سچ مچ کچھ ایسا سوچ لیا توکیا ان کے گردو نواح میں موجود لوگ انہیں ایسا کرنے دیں گے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ حضرت عمرؒ بن عبدالعزیز جو ایک شہزادے تھے اچانک ایک دن انہیں خلیفہ بنا دیا گیا۔ جیسے ہی وہ خلیفہ بنے انہوں نے اپنی ذات پر اور ملک میں سچ مچ کا اسلامی نظام نافذ کر دیا سو اس جرم میں دو ڈھائی سال کے اندر اندر ان کے اپنے عزیزوں رشتہ داروں نے انہیں کھانے میں زہر دے دیا۔ یعنی اگر نواز شریف سچ مچ انقلاب لانا چاہتے ہیں تو ان کی زندگی خطرے میں ہے اورا گرایک بار پھر اپنے چاہنے والوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں تو پھر اللہ تعالی اُن کی ذہنی حالت پر رحم فرمائے۔

204 — وقت کم ہے ۔جلدی کیجئے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-204 | ↑ فہرست

وقت کم ہے ۔جلدی کیجئے

====================

وقت کم ہے ۔جلدی کیجئے

منصورآفاق

میں نے کسی زمانے میں ایک کہانی لکھی تھی جس کا خلاصہ یہ تھاکہ ’’کیتھی دفتر سے آئی اور بلیک لیبل کی بوتل میں کوئی گولی ڈال کرواپس دفتر چلی گئی ۔شام کواس کا شوہرکلارک گھر آیا اس نے اُس بوتل سے ایک پیک پیا اور بیڈروم میںجاکر سو گیا۔صبح کلارک نے اپنے دوست سے کہاکہ’’ یار رات میں نے خواب میں اپنی بیوی کو کسی اور کےساتھ حالتِ غیر میں دیکھا ہے‘‘۔ دوست ہنس دیا اور بولا ’’تم شروع سے شکی مزاج ہو ‘اگلےدن پھر اس نے دوست سے کہا ’’آج رات پھر میں نے وہی خواب دیکھا ہے ۔‘‘دوست بولا ’’یہ تیرے دماغ کاہی شک ہے ۔جس نے تجھے اس حال میں پہنچا دیا ہے۔‘‘تیسرے دن جب کلارک نے دوست سے پھر اُسی خواب کا تذکرہ کیا تو اس نے کہا ’’میرا خیال ہے تم نیند کی گولی کھا کر سویا کرو ‘‘چوتھے دن کلارک جاگاتو اس نے اپنی بیوی کیتھی سے کہا کہ’’ مسلسل چار دن سے میں ایک ہی خواب دیکھ رہا ہوں ۔آج رات میں نے نیند کی گولی کھائی تھی‘‘ وہ اسے خواب کی تفصیل نہیں بتا تا۔کیتھی کے مشورے پر اسی دن وہ ڈاکٹر کے پاس گیا ۔اسے معاملہ بتایا۔ڈاکٹر نے دوائی دی اور امید ظاہر کی کہ اب ایسا نہیں ہوگا مگر پانچویں رات پھر وہی خواب اس نے دیکھا ۔وہ سوچنے لگا کہ شاید قدرت کی طرف سے کوئی اشارہ مل رہا ہے اسے ۔بیوی سے علیحدگی اختیار کرنے کا ۔ وہ پادری کے پاس گیا اسے تفصیل بتائی۔پادری نے اُسے اپنے انداز میں سمجھایا کہ خواب صرف خواب ہوتا ہے ۔ تم خواب کوبنیادبناکراپنی بیوی کو نہیں چھوڑ سکتے ۔ وہ پریشان حال گھرواپس آیا دوائی کھائی اور سو گیا۔مگر چھٹی رات بھی اس کی آنکھوں نے وہی خواب دیکھا تو وہ مستقبل کا احوال بتانے والی ایک میڈم سے جاکر ملا۔ میڈم نے اسے کہا’’ مجھے شک ہے کہ یہ خواب نہیں بہرحال تم کسی ماہر نفسیات سے رابطہ کرو۔‘‘۔اگلی رات پھر کلارک نےوہی خواب دیکھا مگر اس مرتبہ خواب میں اس نے اپنی بیوی کے آشناکو قتل کر دیا ۔صبح بیدار ہواتو اسے یاد آیاکہ اس نے ایک سائیکاٹرسٹ سے ٹائم لیا تھا وہ کار میں بیٹھ کر جلدی سے اس کے پاس پہنچ گیا۔اس نے کلارک کے کچھ نفسیاتی ٹیسٹ لئے اور پھر کہاکہ’’ تم جس کوخواب سمجھ رہے ہو مجھے یہ خواب نہیں حقیقت لگ رہی ہے‘‘اس نے حیرت سے پوچھا کہ’’ کیا میں نے سچ مچ اُس شخص کوقتل کر دیا ہے تو ماہرِ نفسیات بولا۔’’ لگتا تو ایسا ہی ہے‘‘۔وہ جب کچھ اور پریشان باہر نکلا تو باہر پولیس اسے گرفتار کرنے کیلئے موجود تھی۔مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہم لوگ من حیث القوم وہی ’’کلارک ‘‘ بن چکے ہیں ۔ہم ایک خواب میںرہ رہے ہیں اور ہماری آنکھ جو کچھ دیکھ رہی ہے اسے سچ سمجھنے پر تیار ہی نہیں ۔ پشاور کےا سکول میں بچوں کی بے شمار لاشیں بھی ہماری آنکھ نہیں کھول سکیں ۔بس ایک ذرا سی کروٹ لی ہے اور پھر خواب میں چلے گئے ہیں ۔سانحہ صفورہ ہوا مگروہی حالت رہی ۔سانحہ بڈھ بیر ہوامگر ہم پرکوئی اثر نہ ہوا۔شکار پور میں خود کش دھماکہ ہوا مگرخواب نہ ٹوٹا۔مردان کے نادرا آفس میں قیامت بپا ہوئی مگر ہم اسی طرح حقیقت کو خواب سمجھتے رہے اور چارسدہ میں جو کچھ ہوا اس پر بھی ہمارارویہ پہلا جیسا ہی ہے ۔حکومتی ارکان یہی راگ الاپ رہے ہیں کہ ہاں اس واقعہ پر بہت افسوس ہے مگر مجموعی طور پر دہشت گردی میں کمی واقع ہوئی ہے ۔بے شک دہشت گردی کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے مگر ہم امریکہ کی طرف کیوں نہیں دیکھتے جنہوں نے گیارہ ستمبرجیسا پھر کوئی واقعہ اپنی سرزمین پر نہیں ہونے دیا۔برطانیہ سے مثال کیوں نہیںلیتے جہاںسیون سیون کے بعد کوئی دوسرا واقعہ نہیں ہوسکا ۔ہمیں اپنے لوگوں کے تحفظ کا احساس ہی نہیں وگرنہ کھربوں روپیہ تعمیراتی کاموں پر صرف کرتے ہوئے دس بیس ارب لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے خرچ کر سکتے تھے مگرلگتا ہے ہماری حکومت کے نزدیک زندگی کی اہمیت اتنی زیادہ نہیں ہے ۔دہشت گردی میں مرنے والے زیادہ تر عوام ہی ہوتے ہیں اور عوام تو پیدا مرنے کیلئے ہوا کرتے ہیں ۔اب جب یہ بات طے پا گئی ہے کہ دہشت گردی کی جڑیں جنوبی پنجاب تک پھیلی ہوئی ہیں توپنجاب میں رینجرز کوکارروائی کرنے کا کیوں اختیار نہیں دیا جاتا۔ اگر لیہ میں ہونے والے تازہ ترین واقعہ کے بعد بھی یہی کہا جائے کہ پنجاب میں سب اچھا ہے تو یہ تکلیف دہ بات ہوگی۔لیہ میں بے شک تین دہشت گرد مارے گئے ہیں مگر جو تین فرار ہو گئے ہیں ۔انہوں نے یقینا جلد ہی اپنے ساتھیوں کا بدلہ لینے کی کوشش کرنی ہے ۔ حیرت اس بات پر ہوتی ہے کہ لیہ سے کوئی سہولت کار گرفتار نہیں ہوسکا۔لیہ کا قصبہ چوک اعظم جہاں یہ دہشت گرد مقیم تھے ۔ایک چھوٹا ساقصبہ ہے وہاں یہ کیسے ممکن ہے کہ اس بات کا پتہ نہ چل سکے کہ وہ کس کے گھر میں ٹھہرے ہوئے تھے انہیں ضروریاتِ زندگی کون فراہم کرتا تھا۔ وہ جو تین فرار ہوئے وہ کس گھر میں جا کر چھپ گئے ہیں۔صاف ظاہر ہے کہ یا توہم سہولت کاروں کو خود تحفظ دے رہے ہیں یا پھر ہماری یہ فورسز اس قابل نہیں ہیں کہ وہ دہشت گردی کا مقابلہ کر سکیں ۔جو بھی بات ہے بہر حال اب ضروری ہوگیا کہ پنجاب میں رینجرز تعینات کر دی جائے۔میرا وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیلئے مشورہ ہے کہ وہ اسے انا کا مسئلہ نہ بنائیں اور افواج پاکستان کو پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرنے دیں اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے ۔اور میری افواج ِ پاکستان کے بڑوں سے درخواست ہے کہ باہر والے ممکن ہے دہشت گردی میں معاون ہوں مگر ان پر الزام لگانے سے پہلے ان نرسریوں کا قلع قمع کریں جہاں سے ہر روز نئی کھیپ نکل رہی ہے ۔ان تربیت گاہوں کا خاتمہ کریں جہاں سے ظلم و بربریت کو رواج مل رہا ہے۔ان دماغوں کو گردنوں سے اتاریں جنہوں نے قوم کے بچوں کو دہشت گردی کا سبق دے رکھاہے۔ان منافق رہنمائوں کا سدباب کریں جو بظاہر دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں مگر بباطن ان کے سہولت کار ہیں اور جلدی کریں کیونکہ وقت بہت کم ہے۔ سازشوں کے جال تیزی سے پھیلتے چلے جارہے ہیں۔

205 — سالزبرگ میں پاکستان زندہ باد

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-205 | ↑ فہرست

سالزبرگ میں پاکستان زندہ باد

====================

سالزبرگ میں پاکستان زندہ باد

منصورآفاق

اہل ِ پاکستان !مبارک باد۔گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کا وقت آگیا ہے۔ اسی سال ایرانی گیس پاکستانی گھروں اور فیکٹریوں میں پہنچ جائے گی ۔نواز شریف اور راحیل شریف ریاض اور تہران کے درمیان خیر کی راہداری بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔محبت کی سڑک تعمیرہونے والی ہے۔یقینا اس راہداری کے اثرات دمشق پر بھی مرتب ہونگے ۔میں اہل ِ دمشق کے چہروں پر اداسیاں دیکھ دیکھ کر ابھی اندر سے باہر نکلا ہوں ۔ ہرطرف سفید کاٹن کی طرح برف بچھی ہوئی ہے ۔دور ایک اکیلاگہر اسیاہ پرندہ پھڑپھڑاکر اپنے پر جھاڑ رہا ہے۔ کسی مسلمان مہاجرکی طرح۔ لٹھے کی چادرپرایک اکیلا داغ۔ برف اڑاتی ہوئی فوجی گاڑی قریب سے گزر ی ہے۔سکوت کے ٹکڑے سڑک پرگر رہے ہیں ۔میں اس وقت آسڑیا کے شہر سالز برگ کے مہاجر کیمپ میںہوں۔ بنیادی طور پریہ ملٹری کا کیمپ ہے ۔چاروں طرف آسٹریا کے فوجی چلتے پھرتے نظر آرہے ہیں۔مہاجرین کیلئے اس کیمپ کی حیثیت ایک ٹرانزٹ کیمپ کی ہے ۔ شام کے اجڑے ہوئے کچھ دن یہاں قیام کرتے ہیں ۔ پھر آگے جرمنی چلے جاتے ہیں ۔اب تک یہاں سے تقریباًساڑھے تین لاکھ مہاجر جرمنی منتقل ہوچکے ہیں،دنیا میں ہجرت کے مسائل زیادہ تر مسلمانوں کو ہی درپیش ہیں۔یہ لوگ جب پہلی بار آسٹریا پہنچے تھے توکئی دن کے بھوکے تھے مگر انہوں نے کھانا کھانے سے انکار کردیا تھا۔ کہ مسلمان صرف وہی کھا سکتا ہے جو اللہ کے نام پر ذبح کیا گیا ہو۔ حکومت کیلئے مسئلہ بن گیا کہ ان لوگوںکے لئے حلال فوڈ کہاں سے فراہم کیا جائے ۔جب یہ خبر برطانیہ کی معروف انسان دوست شخصیت سیدلخت ِحسنین شاہ تک پہنچی تو انہوں نے یہاں کی حکومت سے درخواست کی کہ وہ یہ کارِ خیر کرنے کیلئے تیار ہیں۔ان کی آفر قبول کر لی گئی ۔یوں اس وقت تک وہ اِس کیمپ میںتین لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کھانا فراہم کر چکے ہیں ۔قارئین !سالز برگ میںمیری موجودگی کاسبب تو سمجھ میں آگیا ہوگا۔یہاں میرے علاوہ وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور امین الحسنات شاہ ، مسلم ہینڈکے ڈائریکٹر انٹرنیشنل افئیر اورخدمت ِخلق کی بین الاقوامی شخصیت طارق نصیر ،معروف صحافی طاہر چوہدری ، سعید نیازی اورمبین چوہدری بھی موجود ہیں ۔رات کو آسٹریا کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے مجھے جاوید انوریاد آیا۔اُس نے آسٹریا کی شہریت لے کر میرے لئے آسٹریا کو محترم بنا دیاتھا۔پھر اس کی موت یاد آئی ۔رک گئیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں دھڑکنیں حرف کی، لفظ مردہ ہوئے ۔سو گئیں جاگتی گھنٹیاں چرچ کی۔اک ا سپیکر سے اٹھتی اذاں گر پڑی۔ایک بہتا ہوا گیت جم سا گیا۔مرگئی نظم قوسِ قزح پر مچلتی ہوئی ۔دور تک سرد سورج کی کالی چتا۔ دور تک راکھ چہرے پہ مل مل کے آتی ہوئی ۔ایڑیوں سے اندھیرے اڑاتی ہوئی ۔کچھ نہیں چار سو۔تیرگی سے بھری دھول ہی دھول ہے ۔موت کے فلسفے کے شبستان میں ۔اک سدھارتھ صفت سو گیا خاک پر ۔رنگ پتھرا گئے ۔کرچیاں ہو گئیںبوتلیںخواب کی ۔بہہ گئی ارمغانِ حرم دشت میں۔ناگا ساکی سے میت اٹھی خیر کی ۔صبح ِ عیسی سے شام اپنی خالی ہوئی ۔ہوچی منہ سے نیام اپنی خالی ہوئی ۔گرپڑا لورکا بھی کلائی سے باندھا ہوا۔ساڑھے تین بجے کے بجے رہ گئے ۔

چھوڑ منصور آفاق۔یہ ماتم خوانی کیسی ؟۔عراق ، یمن ، فلسطین اورشام سے لے کر پاکستان تک جوکچھ ہو رہا ہے ۔اس پر آنسو مت بہا ۔درد کی انجمن میں بین مت کر ۔چل لختِ حسنین شاہ کے ساتھ چل ۔اور انسانیت کیلئے جو کچھ ہو سکتا ہے وہ کر ۔جہاں برہنگی وہاں لباس پہنچا۔ جہاں بھوک مچلتی پھرتی ہے وہاںمن و سلویٰ کا بندوبست کر ۔جن کے سروں پر چھتیں نہیں ہیں ۔انہیں ٹین کی سہی چھتیں فراہم کر ۔جن کے پاس پینے کا پانی نہیں۔ان تک صاف شفاف پانی پہنچا۔کوشش کر کہ کسی کی دھڑکنیں نہ رکیں ۔دشت میں ارمغانِ حرم اور نہ بہے ۔غربت کے خلاف جنگ جاری رکھ ۔ تھر میں مرتے ہوئے معصوم بچوں کی جان بچا۔آہ کیا یاد آگیا ہے ۔ تھرپارکر ۔درد کی یہ ہولناک داستان یاد آتی تو ہول آتا ہے دو سال پہلے میں علامہ سید ظفراللہ شاہ کے ساتھ تھر گیا تھاآج بھی وہاں کا ایک ایک منظر آنکھوں میں جما ہوا ہے ۔وہاں کی ستر فیصد آبادی اتنی غریب ہے کہ تصور نہیں کیا جاسکتا۔کسی بچے کے پاس اگر قمیض ہے تو شلوار موجود نہیں ۔بچوں کے پائوں میں جوتوں کا تصور ہی نہیں ۔گھروں میں لوگ سالوں میں ایک مرتبہ کبھی ایک بار سالن پکاتے ہیں ۔ہر سال قحط پڑتا ہے ۔ہرسال بچے مرتے ہیں ۔ اب پھر مررہے ہیں ۔

کہاں سے کہاں آگیا ہوں میں تو سالزبرگ کی سڑکوں پر آوارہ گردی کر رہا تھا۔جہاں دنیا کا سب سے بڑا آرٹ فیسٹیول ہوا کرتا ہے ۔ہاںجی یہ سالز برگ ہے جہاں ہر شے سے آرٹ جھلکتا ہے مگراس وقت عمارتوں پر صرف برف پڑی ہوئی ہے ۔چاروں طرف ویران خاموشی ہے ۔ آسماں البتہ صاف ہے۔چاند نکلا ہوا ہے۔چاندنی پھیلی ہوئی ہے ۔مگر جنوری کی اس برف بستہ رات میں چاند دیکھنے والا میرے علاوہ اور کوئی نہیں۔چاند تو میرے دیس میں بھی نکلا ہواہوگا۔یقینا وہاں اسے دیکھنے والے بھی ہونگے ۔ابھی تھوڑی دیر پہلے جب میں نے پیر امین الحسنات کو مبارک دی کہ نواز شریف اور راحیل شریف کا دورہ کامیابی سے ہمکنار ہو چکاہے تو کہنے لگے ۔’’بس دعا کرو کہ کہیں نظر نہ لگ جائے۔سعودی عرب اور ایران کی دوستی سے پورے مشرق وسطی میں تبدیلی آئے گی ۔ پاک چین راہداری کے بعد پاک ایران گیس پروجیکٹ ہمیں اندھیروں سے نکالنے کیلئے کافی ہوگا۔مجھے تو ہمیشہ سے ان اندھیروں میں امید کا ایک چمکتا ہوا چاند دکھائی دیتا ہے۔پاکستان زندہ باد‘‘

206 — احتیاط! آگے موڑ ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-206 | ↑ فہرست

احتیاط! آگے موڑ ہے

====================

احتیاط! آگے موڑ ہے

منصورآفاق

’ایم کیو ایم کی طرف سے پیپلز پارٹی کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز ہوچکا ہے ‘۔یقین نہیں آتاجنابِ فاروق ستار! آپ کہتے ہیں توپھر ٹھیک ہی کہتے ہونگے۔ممکن ہے پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کرایم کیو ایم کا وجود ختم کرنے کی کوئی سازش کر رہی ہو مگرآثار دکھائی نہیں دیتے ۔زرداری صاحب کی اینٹیں بجاتی ہوئی بڑھکیں،بلاول بھٹو کی شور مچاتی ہوئی تنقید ،قائم علی شاہ کی گھومتی ہوئی آنکھیںکچھ اور کہہ رہی ہیں۔نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا ہنی مون پیریڈ تقریباً اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ابھی تک نواز شریف نے آصف زرداری کے اِس مشورے پر کان نہیں دھرا کہ آئی ایس آئی کے معاملات وزیر اعظم کی طرف سے کوئی سویلین شخصیت بھی دیکھے ۔پیپلز پارٹی کی مقتدر حلقوں سے جاری سرد جنگ گرماگرم جنگ کی طرف چل پڑی ہے اور بنام رینجرزسندھ اور وفاق کی لڑائی میں ایم کیو ایم وفاق کے ساتھ ہے مگر مکمل طور پرایم کیو ایم کے الزامات کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا۔آخر وہ بھی آنکھیں رکھتی ہے۔آخر کیوں ایم کیو ایم اتنے یقین سے یہ کہہ رہی ہے کہ اب پیپلز پارٹی سے مستقبل قریب تو کجا مستقبل بعید میں بھی اتحاد ممکن نہیں رہا۔کیا کیا ہے پیپلز پارٹی نے۔اِس کا سبب فقط ’بلدیاتی علمداری‘ نہیں ہوسکتابے شک بلدیاتی انتخابات میںایم کیو ایم کے خلاف پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی سےبھی اتحاد کیاتھامگر اصل معاملہ ۔کوئی اور ہے ۔لگتا ہے ایم کیو ایم کی کسی خاص رگ پر آصف زرداری کی انگلیوں کا دبائو بڑھ رہا ہے۔یہ خیال بھی ذہن میں لہرا لہرا جاتا ہے کہ عمران فاروق کا خون بھی اپنے قاتلوں کا سراغ دینے والا ہے ۔بڑے دن ہوگئے ہیں رحمان ملک نے بھی الطاف حسین سے کوئی ملاقات نہیں کی ۔ ان دنوں ان کے اردگرد دائرہ تنگ کیا جارہا ہے ممکن ہے اس معاملے میں پیپلز پارٹی کوئی اہم کردار ادا کر رہی ہو ۔اُسی کو’ پیپلز پارٹی کے اوچھے ہتھکنڈے‘ کہا جارہا ہو۔

ایم کیو ایم کے نون لیگ کے ساتھ بھی مراسم بہتر ہورہے ہیں۔بلدیات میں بھی اتحاد کیا گیا ۔استعفوں کی واپسی کے وقت ایم کیو ایم کے ارکان سے جو وعدے وعید کیے تھے اطلاع ہے کہ انہیں بڑے سلیقے سے پورا کر دیا گیا ہے ۔اسی لئے ایک عرصے سے ایم کیو ایم نے رینجرزکی کسی کارروائی کے خلاف کوئی پریس کانفرنس نہیں کی ۔ہاں وزیر داخلہ چوہدری نثار کے خلاف کبھی کبھار کوئی نہ کوئی بات ایم کیو ایم ضرور کر دیتی ہے ۔

پیپلز پارٹی وفاق کی طرف سے سندھ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا سبب بھی صرف چوہدری نثار کو قرار دیتی ہے بلکہ اعتزاز احسن نے تو یہاںتک کہہ دیا ہے کہ چوہدری نثار وزیر اعظم نواز شریف کے احکامات نہیں مانتے ۔(یعنی کسی اور کےمانتے ہیں ) انہوں نے ڈاکٹر عاصم کو بھی بے گناہ قراردیا ہے۔ رینجرز کی تمام تفتیش کو رد کردیا ہے۔بے شک وہ پیپلز پارٹی کے وکیل ہیں مگر جو اچھے اور سچے وکیل ہوتے ہیں وہ جھوٹے کیس نہیں لیا کرتے ۔یہ سوال بھی بار بار ذہن میں آتا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان تازہ ترین تنائوکا مستقبل کیا ہے ۔جہاں تک کسی بات پر کھڑے ہوجانے کی بات ہے تو اس سلسلے میں ایم کیو ایم کا ماضی کچھ زیادہ بہتر نہیں ۔اسے بدلتے ہوئے کوئی پریشانی نہیں ہوتی ۔وہ سیاست کو صرف اقتدار کے حصول کا ایک ذریعہ سمجھتی ہے اور ہمیشہ اسی کوشش میں رہتی ہے کہ مچھلی پانی سے باہر نہ آئے ۔اس کے مقابلے میں اس حوالے سے پیپلز پارٹی کا ماضی بعید بہت تابناک ہے مگر ماضی قریب میںاُس کا رویہ بھی ایم کیو ایم سے ملتا جلتا دکھائی دیتا ہے خاص طور پر جب سے پیپلز پارٹی کے مختار ِکل آصف زرداری بنے ہیں وہاں بھی سیاست کا مفہوم بدل گیا ہے ۔

آصف علی زرداری کو جب کسی نے ایک سیاسی معاہدہ یاد دلایا تو انہوں نے کہا ’ یہ معاہدہ کوئی قرآن حکیم کا حرف تونہیں کہ میں اس سے پھر نہیں سکتا‘۔اس لئے یہ ممکن ہے کہ کسی لمحے بھی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی دشمنی دوستی میں بدل جائے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ تمام تر لڑائی صرف مقتدر حلقوں کو دکھانے کیلئے ہو ۔اندرون خانہ معاملات طے شدہ ہوں ۔پاکستانی سیاست اِس حوالے سے بڑی عجیب و غریب ہے ۔کچھ یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ کونسی پارٹی کس وقت کونسا یوٹرن لے لے ۔یہی جو کچھ اس وقت اقتصادی راہداری کے منصوبےپر ہورہا ہے ۔اسے دیکھ کر کبھی رونا آتا ہے اور کبھی ہنسی آتی ہے۔حکومتی رویہ بھی عجیب ہے کہ صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے تو چین جا کر اقتصادی راہداری کےتمام معاملات طے کرائے مگر وفاقی حکومت صوبہ پختون خوا کے وزیر اعلیٰ کو پروجیکٹس کی تفصیلات بتانے پر تیار نہیں۔کچھ لوگ کہتے ہیںکہ وہ بلوچ بھی نون لیگ کے دوست ہیں جونہیں چاہتے کہ بلوچستان میں باقی تین صوبوں کے لوگ آباد ہوں۔اقتصادی راہداری کے معاملات میں بڑھتے ہوئے اختلاف پر صرف چین میںہی نہیں پاک فوج میں بھی بے چینی پائی جارہی ہے ۔ملٹری سیکرٹری کے بغیر نریندرمودی سے ملاقات پربھی کئی سوالیہ نشان ہیں۔ پنجاب میں دہشت گردی اور اس کے ساتھ جڑی ہوئی کرپشن کے خلاف ہونے والے آپریشن کو بھی مسلسل روکا جارہا ہے ۔اگرچہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اس ہفتے میںتین مرتبہ فوجی حکام سے ملے ہیں مگر اعتزاز احسن نے کل پھر اپنا جملہ دہرایا ہے کہ مجھے یہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرتی ہوئی نظر نہیں آرہی۔ساری صورتحال بل کھاتی ہوئی پہاڑی کی پگڈنڈی کی طرح ہے اگلے موڑ کے بار ے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔احتیاط ضروری ہے ۔

207 — آئینی مدت

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-207 | ↑ فہرست

آئینی مدت

====================

آئینی مدت

منصورآفاق

سابق صدر آصف علی زرداری کے لہجے کی تلخی کہہ رہی ہے کہ پیپلز پارٹی احتجاج کی سیاست شروع کرنے والی ہے۔اعتزاز احسن نے بھی خدشہ ظاہرکر دیاہے کہ لگتا ہے وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری نہیں کرسکیں گے ۔اس پیشں گوئی کے بین السطو ر میںبھی کسی احتجاجی تحریک کی خبر موجود ہے ۔قومی اسمبلی کے فلور پر بھی اپوزیشن مل بیٹھ کر فیصلے کرنے لگی ہے۔یعنی پھر وہی کہانی شروع ہونے والی ہے جس میں ہم جی رہے ہیں ۔وہی احتجاج کی کہانی جو عمران خان نے ڈی چوک پر ایک سو چھبیس دن لکھی۔جس کا عندیہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھی گزشتہ دن دیا ہے۔میں نے اس احتجاج کے عمل پر بہت غور کیا ہے۔ احتجاج دراصل ہر انسان کے اندر کروٹیں لیتا ہے۔ہر شخص کے اندر جو ایک حق سچ کی بات کرنے والا صوفی ہوتا ہے وہ احتجاج کرتا ہے ۔ کوئی آسمان سے احتجاج کرتاہے تو کوئی زمین سے ۔کچھ لوگ روشنی اور خوشبو کے خلاف بھی احتجاج کرتے ہیںمگر زیادہ تر انسانی ضمیرکا احتجاج نظامِ زر کے خلاف رہا ہے لوگوں نے ظلم اور نا انصافی کے خلاف آواز بلند کی ہے ۔جھوٹ فریب اور کرپشن کی معاشرت سے بغاوت کی ہے۔لوگوں کا یہ احتجاج ایک اظہارِیک جہتی بھی ہے ۔غریبوں اور ناداروں کے ساتھ۔اندھیری گلیوں میں پرورش پانے والوں کے ساتھ۔ان کے ساتھ جنہوںنے ساری زندگی پیپلز پارٹی کو ووٹ دئیے مگرانہیں روٹی ، کپڑا اور مکان میسر نہ آسکا۔ یہ احتجاج ہر دور میں ہوا۔ماضی میں صوفی اس احتجاج کی علامت سمجھے جاتے تھے۔یعنی اِسی احتجاج کا کہیں نام منصور حلاج ہے تو کہیں شاہ حسین ۔ کہیں بلھے شاہ ہے تو کہیں سرمد۔یہ صوفی ہمیں ہر دور میں دکھائی دیتے ہیں۔ان کا کوئی بھی نام ہو سکتا ہے ۔بھٹو سے لے کر منصور آفاق تک ۔کچھ بھی ۔کہتے ہیں کہ ہر صوفی ایک نئے عہد کی تمہید ہوتا ہے۔وہ ان کردار وںکے خلاف آواز اٹھاتا ہے جوظلم اور نا انصافی کے نظام کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں ۔وہ چاہتا ہے کہ انسان ظلم اور ناانصافی کی معاشرت سے نکل کرایک آزاد فضا میں سانس لے ۔یہ سوال بھی بہت اہم ہے کہ کیا وہ اپنے مقاصد میں کامیاب ہو جاتے ہیںیا نہیں ۔میرے نزدیک90فیصد بظاہر نہیں ہوتے مگرآتی ہوئی صدیوں پر اثر انداز ضرور ہوتے ہیں۔یہ لوگ انسان اور انسانیت کو عظیم تر ثابت کرنے کی کوشش میں ایک جدو جہدِ مسلسل کی علامت بن کر تاریخ کے سینے پر سج جاتے ہیں۔یہ لوگ ترکِ دنیا بھی دنیا کی بھلائی کیلئے کرتے ہیں۔

یہ لوگوں کے اعتبار کو جوڑتے ہیں۔ویسے تو آدمی پر کوئی جاندار اعتبار نہیں کرتا۔بہت سے توکسی آدمی کو اپنا چہرہ نہیں دکھاتے ۔موسموں ، پرندوںپر اعتبار کر لیتے ہیں مگر انسان پر نہیں ۔صوفی انہی ٹوٹے ہوئے اعتباروں کو نئی زندگی دیتا ہے۔ مذہبی اجارہ داروں سے مذہب کو نجات دلاتا ہے ۔معاشرے میں پیار محبت، رواداری اور انسانیت کے بیج بوتا ہے۔وہ چاہتا ہے کہ ہر گلی میں روشنی کے شجر اگنے لگیں۔مگر اپنی دنیا میں ایسا کوئی صوفی دکھائی نہیں دیتا۔عمران خان میں اِس صوفی کی کچھ صفات موجود ہیں مگران کی خاموشی دیکھ کر گدھ بہت جمع ہوگئے ہیں۔ان کی وسعت قلبی کے سبب ان کے دائرے میں ایسے بھی آگئے ہیںجنہیں نہیں آنا چاہئے تھا۔پاکستانی قوم کسی مکمل صوفی کی تلاش میں ہے۔دوسرے لفظوں میں اسے کسی پاگل کا انتظار ہے جو پوری قوم کو پاگل بنا دے ۔دنیا میں پاگل قومیں ہی سپر پاور بنتی ہیں۔اب یہ قوم آصف زرداری جیسے کسی عقلمند آدمی کے طلسم میں نہیں گرفتار ہوسکتی ۔اب اعتزاز احسن چاہے افتخار محمد چوہدری کی گاڑی چلائے یا بلاول بھٹو کی۔کوئی فرق نہیں پڑ سکتا۔میڈیا کی آزادی کی بدولت اب یہ نہیں ممکن رہاکہ پاکستانی عوام پھر وہاں پہنچ جائے جہاں انسان کے پاس سوچ ، فکر، دلیل ، معقولیت کچھ باقی نہیں رہتا آنکھوں میں شعلے اور ہاتھوں میں پتھر رہ جاتے ہیں ۔موجودہ حکومت کیلئے اگر کوئی خطرے کی گھنٹی ہے تو وہ صرف پی ٹی آئی اوراس بات کا امکان بہت کم ہے کہ پی ٹی آئی کسی ایسی تحریک کا حصہ بنے گی جس کے پیچھے آصف علی زرداری کا ذہن رسا کار فرما ہوگا۔اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام غصے کا سبب کوئی نظریہ نہیں ۔کوئی غریبوں کے حقوق کی جنگ نہیں۔بلکہ ایک شخص ہے ۔ایک ایسا شخص جسے رینجرز جیسے بے داغ ادارے نے گرفتار کیاجس نے نہ صرف کرپشن کی بلکہ اپنے مفادات کیلئے دہشت گردوں کے سہولت کار کا کردار بھی ادا کیا۔پی ٹی آئی اس معاملے میں پوری طرح موجودہ حکومت کے ساتھ ہے ۔اور عمران خان سے یہ توقع بھی نہیں جا سکتی کہ وہ کسی کرپشن کے معاملے میں اپنے رویے میں کوئی لچک پیدا کرے گا ۔

اے کاش جہاں ہم چین سے اتنا کچھ لے رہے ہیں وہاں یہ قانون لے لیں کہ جو شخص کرپشن کرے اسے سزائے موت دے دی جائے جس طرح چین میں دی جاتی ہے ۔ اگرواقعتا اس قانون کاصحیح طور پر پاکستان میں اطلاق ہوجائے تو لاکھوں لوگ پھانسیوں پر جھولتے ہوئے دکھائی دیں گے ۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اگر نون لیگ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق،وزیر دفاع خواجہ آصف اوروزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی قربانی دے دے تو تحریک انصاف نواز حکومت کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے دے گی مگر اس بات کا امکان بہت کم ہے ۔نواز حکومت کسی صورت میں بھی اپنی بساط سے ایسے وزیر نہیں ہٹا سکتی جنہوں نے اسے زندگی دی یہی تو ہیں جن سے بوئے وفا آتی ہے اور ہمارے حکمرانو ں کے نزدیک غالب کی طرح ’ وفاداری بشرط استواری اصلِ ایماں ہے۔

208 — پٹھان کوٹ کی جنگ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-208 | ↑ فہرست

پٹھان کوٹ کی جنگ

====================

پٹھان کوٹ کی جنگ

منصورآفاق

پچھلے سال ہم نے پہلی بار دنیا کوباقاعدہ اس بات کے ثبوت فراہم کئے کہ بھارت بلوچستان اور کراچی میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے مگر بھارت یہ کام بہت عرصے سے کئے جا رہا ہے۔ وہاں کچھ بھی ہوجائے اس کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا جاتا ہے ۔حتی کہ جنگل میں مرنے والے ایک بندر کی موت کا الزام بھی پاکستانی فوج پر لگایا گیا۔راجستھان میں کسی وبا سے مرنے والے مور بھی پاکستانی دہشت گردی کا شکار قرار دئیے گئے ۔گزشتہ رات تین بجے بھارتی پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ کی ایئر بیس پر پانچ دہشت گرد حملہ آور ہوئے جنہوں نے فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں ۔وہ گورداس پور کے ایس پی کی جیپ میں ایئر بیس میں داخل ہوئے ۔بھارت نے پھر اس واقعہ کا الزام بھی پاکستان پر لگادیاہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ نے ان دہشت گردوں کا تعلق پاکستان سےجوڑتے ہوئے کہا کہ ’’پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملوں کا سلسلہ 1965ء سے مسلسل جاری ہے ‘‘۔چھ ستمبر 1965ء کے دن پٹھا ن کوٹ ایئربیس پر آٹھ پاکستانی پائلٹس حملہ آور ہوئے تھے اور بھارت کے دس طیارے تباہ کرکے واپس چلے گئے تھے(یاد آیا کہ ان میں سے ایک پائلٹ ارشد سمیع بھی تھا۔ اُسی ارشد سمیع کے بیٹے اورمعروف گلوکار عدنان سمیع کو ابھی دو دن پہلے بھارت نے شہریت دی ہے۔)

اکتوبر2013میںپٹھان کوٹ میں فوج کی وردی پہنے تین دہشت گردوں نے ایک فوجی کیمپ پر اور ایک پولیس تھانے کو نشانہ بنایا تھا۔ ان حملوں میں فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سمیت 10 لوگ مارے گئے تھے۔ ان دہشت گردوں کی عمر16 سے19 سال کے درمیان تھی ،ا ٓٹھ گھنٹے مقابلہ جاری رہا تھا۔دہلی سے این آئی سی کمانڈوز بلائے گئے فوج نے اس حملے کے جواب میں ٹینک بھی استعمال کیے تھےاس کا الزام بھی پاکستان پر لگایا گیا ۔

مئی 2014ءمیں پٹھان کوٹ پولیس نے کنٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن سے حزب المجاہدین نامی عسکری تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک کشمیری عسکریت پسندکو گرفتار کیا ۔ گرفتار رئیس الاسلام سے 2امریکی ساختہ پستول40 گولیاں50 ہزار نقدی اور 2 موبائل فون برآمدہوئے تھے۔اس پر بھی پاکستانی ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا گیا۔

پٹھان کوٹ کی پولیس نےپاکستانی جاسوس کبوتر کو گرفتارکرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔کبوتر کے متعلق اس کی خفیہ ایجنسیوںنے بھرپور تفتیش کی تھی ایکسرے کئے گئے تھے کہ کبوتر کے اندر کیمرہ تو نہیں لگا ہوامگر کوئی ایسا ثبوت نہیں مل سکا جس کی بنیاد پر اسے جاسوس قرار دیا جا سکتامگر پٹھان کوٹ کے ایس ایس پی راکیش کوشل نے کہاتھاکہ وہ سرحد پار سے آیا ہے اس لئے اسے بیگناہ تصور نہیںکیا جا سکتا ۔بھارتی اخبارات نے سوال اٹھایا ’’ سرحد پار سے آنے والا کبوتر ایک شاطر جاسوس ہے یا معصوم سیاح‘‘۔ پولیس کے مطابق سرحد کے قریب بہت سی فوجی تنصیبات ہیں، یہ کبوتر ان کی آسانی سے تصویریں کھینچ سکتا ہے۔۔۔اگر ایسا ہے تو سیکورٹی کے نظرئیے سے بہت خطرناک ہوسکتا ہےیعنی پٹھان کوٹ میںواقعی بہت اہم فوجی تنصیبات ہیں۔پٹھان کوٹ اُس زمانے میں بھارت کا ایک اہم ایئر بیس تھاجب 65کی جنگ ہوئی تھی ۔اس ایئر بیس کو مسلسل بہتر سے بہتر بنایا گیا۔ 2015میں پٹھان کوٹ ایئر بیس کو نیوکلیئر سروس سے بھی جوڑ دیا گیا۔ بھارتی فضائیہ نے پٹھان کوٹ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں کو ایٹمی سازو سامان اور جدید ریڈارز سے بھی لیس کر دیا ۔جموں کے قریب تر ہونے اورایک اہم جغرافیائی حیثیت رکھنے کے سبب پٹھان کوٹ کی ائیربیس کو خاص اہمیت حاصل ہے ۔پاکستان بننے سے پہلے جماعتِ اسلامی کا مرکزاِسی پٹھان کوٹ میںہواکرتا تھا۔مولانا مودودی بھی وہیں ہوتے تھے ۔پٹھان کوٹ کے اس مرکز کی زمین چوہدری نیاز علی خان نے دی تھی ۔ اسلامی جمعیت طلبہ کی بنیاد بھی مئی 1947میں پٹھان کوٹ میں ہی رکھی گئی ۔

پاکستان بننے کے بعدوہیں سے فوجی ٹرکوں پر مولانا مودودی اپنی کتابیں لاد کر لاہور لائے تھے ۔سنا ہے اب بھی وہاںجماعت اسلامی کے خاصے لوگ آباد ہیں ۔ سو پٹھان کوٹ ابھی تک حالت جنگ میں ہے۔ گزشتہ ماہ امریکی نائب وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بھی کہا کہ بھارت میں دہشت گردی کے ممکنہ حملے سے اس کی پاکستان کے ساتھ جنگ شروع ہو سکتی ہے۔ چند دن پہلے جب بھارتی وزیر اعظم کی اچانک لاہور آمد نے صورتحال بدل دی مگربھارت اور پاکستان کے درمیان حالات نارمل کرنا اتنا آسان نہیں ۔پاکستان تو ہمیشہ سے بھارت سے تعلقات بہتر بنا ناچاہتا ہے اور مذاکرات کی میزپر کشمیر واپس لینے کے خواب دیکھتا ہے مگر بھارت میںکچھ لوگ چاہتے ہیںکہ پاکستان کے ساتھ صرف اور صرف بندوق کی زبان سے بات کی جائے وہ ایسے حالات پیدا کرتے رہتے ہیں کہ دوملکوں میں کشیدگی برقرار رہتی ہے مگربدلتی ہوئی دنیا میںیہ الزام تراشی کی ہنروری زیادہ دیر کامیاب نہیں ہوسکتی۔دنیااب اچھی طرح جان چکی ہے کہ پاکستان کسی دہشت گردی میں ملوثٖ نہیں بلکہ دہشت گردوںکے خلاف ایک طویل جنگ میں مصروف عمل ہے ۔

209 — کرپشن کی زنجیر

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-209 | ↑ فہرست

کرپشن کی زنجیر

====================

کرپشن کی زنجیر

منصورآفاق

رینجرز کے اختیارات کا تنازع عجیب وغریب حد تک حیرت انگیز ہے ۔انہیںچوروں ،ڈاکوئوں اور لٹیروں کے خلاف کارروائی کرنے کااختیار نہیں دیا گیا۔البتہ وہ بھتہ خوروں ، اغواکاروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔اِس اعلان کے بعد کئی سوال ذہن میں اٹھے ۔میں سوچنے لگا کہ کیارینجرزاب ایسے بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کرسکے گی جو دفتروں میں بیٹھ کربشکل رشوت بھتہ وصول کر رہے ہیں ۔کیا رینجرز والےایسے اغواکاروں کو پکڑ سکیں گے جنہوں نے آدھے کراچی کی مغوی زمینیں حبس بے جا میں رکھی ہوئی ہیں ۔کیا وہ ایسے ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کرسکیں گے جوانصاف کے ماتھے میں گولیوں کا سنساتا ہواسیسہ اتاررہے ہیں۔

ویسے مجھے کہنا تونہیں چاہئے مگر ایسا لگتا ہے جیسے پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت کے دل میں ایسے مجرموں کیلئے کوئی نرم گوشہ ضرور موجود ہے۔وگرنہ اختیارات میں اِس من و تُو کی تمیزکی کیا ضرورت تھی ۔بھتہ خور ،بھتہ خورہے چاہے وہ جتنا بھی صاحب ِثروت ہو۔قاتل، قاتل ہے ۔چاہے انسان کا قتل کرے چاہے انصاف کا۔کرپٹ آدمی کرپٹ ہے چاہے سیاست دان ہو یا کوئی بہت بڑا افسر ۔فریب اور جھوٹ کو حکمت عملی نہیں کہا جاسکتا۔مگرصرف پیپلز پارٹی کی حکومت پر کیا موقوف۔

یہاں جس شخص کے پائوں کی طرف بھی غور سے دیکھا جائے اسی کے پائوں میں کرپشن کی زنجیر موجود ہے ۔فرق صرف اتنا ہے کہ کسی کی زنجیر بہت بھاری ہے اور کسی کی زنجیر باریک ۔لیکن دکھ کی بات یہ ہے کہ کسی کو بھی اپنے پائوں کی زنجیر دکھائی نہیں دیتی اور جنہیں نظر بھی آتی ہے وہ اُس سے اسقدرمانوس ہوچکے ہیں کہ اس کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں رکھتے ۔۔کہتے ہیں ہاتھی کے بچے کے پائوں میں جب اسے سدھانے کیلئے زنجیر ڈالی جاتی ہے تو اس وقت اس کیلئے ممکن نہیں ہوتا کہ وہ اُس زنجیر کو توڑ سکے مگر جب ہاتھی کا بچہ بڑا ہوجاتا ہے اور اس کے جسم میں اتنی طاقت آجاتی ہے کہ وہ ایک جھٹکے سے اس زنجیر کو توڑ سکتا ہے تو وہ اپنی زنجیر کو نہیں توڑتا۔اسے وہ زنجیر اب اپنی ذات کاحصہ محسوس ہونے لگتی ہے۔وہ سمجھتا ہے کہ اس زنجیر کے بغیر ادھورا ہے۔افسوس کہ کرپشن کی زنجیر نے ہمارے معاشرے کو اس طرح جکڑ رکھا ہے کہ رہائی کی کوئی امید دکھائی نہیں دیتی کیونکہ کوئی فرد بھی رہائی چاہتا ہی نہیں ۔سب یہی سمجھتے ہیں کہ خدا نخواستہ اگر یہ زنجیر ٹوٹ گئی تو ان کیلئے زندگی شرمندگی میں بدل جائے گی ۔زیادہ ترلوگ تو کرپشن کو کرپشن سمجھتے ہی نہیں بلکہ انہیں معلوم نہیں کہ وہ جو کچھ کر رہے ہیں دراصل وہ بھی کرپشن کا حصہ ہے ۔مثال کے طور پر پورے معاشرے میں شاید ہی کوئی ایسا فرد ہو جس نے کبھی سفارش نہ کرائی ہو یا خود سفارش نہ کی ہو یا پھر کسی کی سفارش مانی نہ ہو۔یعنی ہر شخص دوسرے کا حق مارنا چاہتا ہے اور حق مارنے کے اس عمل کو برا بھی نہیں سمجھتا ۔ہمارے تمام ایم پی ایز ، ایم این ایز اور منسٹر زپانچ سال صرف اپنے حلقے کے ووٹرز کی سفارشیں ہی کرتے رہتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے ۔ووٹر بھی یہی سمجھتے ہیں کہ انہوں نے اپنے نمائندے کو اسی مقصد کیلئے ووٹ دئیے سو ان سے سفارش کرانا اور ان کا سفارش کرنا ہمارا حق ہے ۔

کسی کو بھی سفارش کرپشن نہیں لگتی ۔حتی کہ قانون کو بھی ۔ قانون میں بھی کوئی ایسی شق موجود نہیں جس کے تحت سفارش کرنے والے کو یا سفارش کرانے والے کو سزا دی جا سکے ۔ سچ یہی ہے کہ ہمارے معاشرےمیں جنگل کی شہریت رائج ہوچکی ہے ۔جنگل سے یاد آیا کہ ایک دن ایک شیر نے مجھ سے کہاتم جب جنگل میں شکار کیلئے آتے ہو تو سارا جنگل یہی سمجھتا ہے کہ جنگل میں کوئی درندہ آگیا ہے ہر جانور اپنی جان بچانے کیلئے چھپتا پھر رہا ہوتا ہے اور جب میں کسی شہر میں جاتا ہوں تو شہر والے دروازے بندکر لیتے ہیں ۔اور شور اٹھنے لگتاہے کہ درندہ آگیا ۔درندہ آگیا ۔اس بات کا فیصلہ کون کرے گا کہ ہم میں سے درندہ کون ہے ۔بالکل اسی طرح اِس بات کا فیصلہ بھی ممکن نہیں کہ ہمارے معاشرے میں کرپشن کس بلا کا نام ہے کرپٹ کون ہے ۔سب لوگ ایک سے دکھائی دیتے ہیں ۔امانت دار اور بدیانت میں تفریق مشکل سے مشکل ترہوگئی ہے ۔کہیں بھیڑوں کے ریوڑ میںشیر گھاس کھاتے نظر آتے ہیں تو کہیں شیرنی کا دودھ بکری کا بچہ پیتا ہوا نظر آتا ہے ۔مجھے ڈر ہے کہ کہیں ہم کسی خوفناک انجام سےدوچار نہ ہو جائیں کیونکہ قدرت کا بھی ایک اپنا نظام ہے جب کوئی شے حد سے بڑھ جاتی ہے تو قدرت کا قانون اسے واپس اپنے دائرے میں لے آتا ہے ۔یہ واقعہ افریقہ کے ایک جنگل کا ہے جس میں دس بارہ شیرہوا کرتے تھے وہاں رفتہ رفتہ شیروں کی آبادی میں اضافہ ہونے لگا۔شیروں میں فیملی پلاننگ کا کوئی تصور ہی نہیں تھا سو ایک وقت آیاکہ وہاں شیروں کی تعداد ڈھائی سو سے بڑھ گئی ۔شیروں کی کثرت کے سبب شکار مشکل سے مشکل تر ہو گیا ۔بھوکے شیروں کے خوف سے کوئی جانور اس علاقے کے قرب و جوار سے گزرتا ہی نہیںتھا ۔جب شکار بالکل مفقود ہوگیا تو خطرہ پیدا ہوا کہ شیر ایک دوسرے کو چیرنے پھاڑنے نہ لگ جائیں تو قدرت کی طرف سے ایک مکھی بھیج دی گئی ۔یہ ایک عجیب و غریب مکھی تھی وہ شیر کے بدن پر جہاں بیٹھتی تھی وہیں سوراخ کر دیتی تھی ۔یعنی ان مکھیوں کے سبب شیروں کے بدن چھلنی ہونے لگے ۔شیر جن کیلئے اٹھارہ گھنٹوں کی نیند ضروری ہے وہ اس آفت کے سبب چھ گھنٹے بھی سونے سے محروم ہوگئے۔یوں ان مکھیوں کی کارروائی سے جنگل میں شیروں کی تعداد کم ہوتی چلی گئی اور پھر ایک دن بہت خوفناک بارش ہوئی ۔اس بارش سے وہ تمام مکھیاں مر گئیں۔جو دس بارہ شیر بچ گئے تھے چند دنوں بعد وہ مکمل طور پر صحت مند ہوگئے اور جنگل کا نظام پھراپنے معمول کے مطابق چلنے لگا۔

210 — غیر سیاسی دانش

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-210 | ↑ فہرست

غیر سیاسی دانش

====================

غیر سیاسی دانش

منصورآفاق

عطاالحق قاسمی نے الحمرا میں اہل ِدانش و بینش کا میلہ لگا رکھاہے وہاںطرح طرح کے دانشور موجود ہیں مگرسیاسی پارٹیوں سے متعلقہ صاحبانِ دانش کہیں نظرنہیں آئے۔ویسے تو سیاسی جماعتوں میں ایسے لوگ کم ہی ہوتے ہیں۔کہا یہی جاتا ہے کہ عشاقِ حکومت میں اہل ِ خرد کا کیا کام ۔کیا کریں بیچارے۔ ان کی دانش کو دانش اسکولوں سے چھٹی ملے تو کچھ اور سوچیں ۔

کسی زمانے میں تحریک انصاف کے ایک بزرگ دانشورمیرے دوست ہوا کرتے تھے مگر انہوںنے میرے ساتھ اُس دن لڑائی کرلی تھی جب پی ٹی آئی ایک صاحب کو وزیراعلیٰ بنانے لگی تو میں نے کہا تھا کہ’’ نااہل سے اہلیت کی توقع کیسے رکھی جاسکتی ہے۔ نابینا شخص بس کا ڈرائیور کیسے ہو سکتا ہے۔گونگے کو صدا لگانے کی نوکری کیسے دی جاسکتی ہے۔بہرے کو دستک سننے کی ملازمت کون دے سکتا ہے‘‘(اسی طرح کی صورت حال صوبہ بلوچستان میں بھی پیدا ہونے والی ہے )بہرحال اُس نے جواباً مجھے جو کچھ کہا تھاوہ گالیوں سے کم نہیں تھا۔میں خاموش ہوگیا تھا۔دوستی ختم ہوگئی تھی۔آج اچانک اُسی ناراض دوست کا فون آگیا۔ کہنے لگا ’’میں غلطی پر تھا میری طرف سے معذرت قبول کرلو‘‘اورمجھے اپنا ایک کلاس فیلو یاد آگیا جس نے مجھ سے بیس روپے فرسٹ ایئر میں ادھار لئے تھے اور فورتھ ایئر میں ایک دن واپس کرنے لگاتومیں نے لمحہ بھر سوچا اور کہا ’’سوری میں تمہارے بارے میںاِس عرصے میںجو رائے میں قائم کر چکا ہوںوہ بیس روپے واپس لے کر تبدیل نہیں کر سکتا‘‘۔

لیکن یہ میں نے ضرور پوچھاکہ’’ ایسا کیا ہوا ہے جو تم میرے ہم خیال ہوگئے ہو۔‘‘پتہ چلا کہ آج خود پارٹی لیڈرنے پختون خوا حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے جو کچھ کہاہے اس کا مفہوم یہی تھاکہ مجھے اور شرمندہ مت کریں۔مجھے یاد آیا کہ اِسی دوست نے وزیراعلیٰ صاحب کے باب میںمیلوں لمبا خطبہ ء مسنون ارشاد فرمایاتھا۔ ہائے کیا اندازِ گل افشانی ء گفتار تھا۔اس نے ان کو وزیر اعلیٰ بنانے کے ایسے ایسے فوائد گنوا ئے تھے کہ لوگوں کو پختون خوا کے جنت میں بدل جانے کا یقین ہو چلا تھا۔برطانیہ جہاں میں رہتا ہوں وہاں اس طرح کے بڑے بڑے دیدہ ور دانشور موجود ہیں۔صرف تحریک انصاف میں نہیں نون لیگ اور پیپلزپارٹی میں بھی ان کی کوئی کمی نہیں۔ابھی ابھی ایک بزرگ دانشور کے متعلق اطلاع ملی ہے کہ اِن دنوں موصوف طوافِ کوچہ ء جاناں کو چھوڑ کرطواف حرم کی سعاد ت حاصل کررہے ہیں یعنی امریکہ جانے کی بجائے مکہ معظمہ گئے ہوئے ہیں ایک قطعہ یاد آگیاہے جو کسی شوخ نے بریڈفورڈ کی کسی مسجد کے دروازے پر لٹکادیا تھا

حضرت الحاج صوفی موج دیں کی خیر ہو

سب جوانی میں نکالے اپنے ارمان ِ بہشت

عمر کے اک ایک لمحے سے نچوڑا مال و زر

جمع کرتے آئے ہیں دنیا میں سامانِ بہشت

مانگتے ہیں بیٹھ کر اب مسجدوں میں رات دن

چند حوریں، ایک بنگلہ ، اور غلمان ِ بہشت

یہ دیدہ ور دانشور وہی ہیں جن کے بارے میں علامہ اقبال نے کہا تھا کہ جب نرگس رو رو کر اپنی آنکھیں سفید کرلیتی ہے توتب کہیںان کالے نیلے دیدوں سے ملاقات ہوتی ہے۔ بہر حال الحمرا میں ان دنوں ملک بھر کے تمام دانائے راز جمع ہیں۔عطاالحق قاسمی نے آرٹ اور علم کو اس طرح آپس میں ہم آغوش کر رکھا ہے کہ فلسفہ رقص کر تا ہوا نظر آتا ہے اورتحقیق و تنقید بھیرویں کے الاپ لیتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔دانش کے پیڑ پر طرح کے پھل اور پھول کھل رہے ہیں۔یہاں ظفر اقبال بھی موجود ہیں اور احسان شاہد بھی۔ دانشوروں کی بھی کئی اقسام ہوتی ہیں۔کچھ گائو زبانی دانشور ہوتے ہیںان کاتعلق خمیرہ گائوزبان سے کم اورزبان دانی سے زیادہ ہوتا ہے یعنی گفتگو کے بہت ماہر سمجھے جاتے ہیں ۔آج ان میں سے کئی کو لوگ ’’ اینکر ‘‘کہتے ہیں۔کچھ زعفرانی دانشور ہوتے ہیں۔ان کاتعلق بھی ذہن ِ رسا کی زعفران زاری سے زیادہ کشتِ زعفران سے ہوتا ہے یعنی یہ ہنسنے اور ہنسانے کے ماہرسمجھے جاتےہیں۔آج کل مزاحیہ اداکار بھی اِسی صف میں شامل ہوچکے ہیں ۔کچھ فلسفی دانشوربھی ہوتے ہیں مگر اس قسم کا تعلق فلسفے سے زیادہ ’’معجون ِفلسفہ‘‘ سے ہوتاہے۔یہ فلسفہ لکھتے کم ہیں مگر استعمال زیادہ کرتے ہیں ۔ان سے ملاقات الحمرا کی ادبی بیٹھک میں آسانی سے کی جاسکتی ہے۔یہ قسم پاک ٹی ہائوس میںبھی وافر مقدار میں موجود رہتی ہے۔اور کچھ مروریدی دانش ور ہوتے ہیں۔موتیوں سے بھرے ہوئے مرورید کے خمیرے کی طرح۔ان کا شمار حکماء میں ہوتا ہے ۔یہ بیورو کریسی میں بہت ہوتے ہیں مگران کی تفصیل کا بیان خطرے سے خالی نہیں ۔کچھ لوگ کہتے ہیں دانشور ہونے کیلئے دانش کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ہوتی چند موٹی موٹی کتابوں کے نام ، کچھ جملے اوردوچار بڑے فلاسفر کی کوٹیشنزکسی بھی شخص کو دانشور ثابت کرنے کیلئے کافی ہیں مگر افسوس کہ سیاسی جماعتوں میں تو ایسے دانشور بھی موجود نہیں اور جو موجود ہیں ان کے بارے میں کسی شاعرنے کہا ہے ’’پچھلے بیس برس کے دانشور۔۔۔اپنی اپنی سوچ کے نقطے پر۔۔پوچھ رہے ہیںرک رک کر۔۔۔۔ناخن پہ کیسے ہاتھی اور مہاوت چلتے ہونگے۔۔۔کیسے سرکنڈوں کی کچی چھت پراونٹوں کارقص ابھی تک جاری ہے۔‘‘

مگر سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ دانشور چاہے جیسے بھی ہوں ۔کوئی بھی ان کی بات سننے پر تیار نہیں۔اب عقل کی باتیں زمانہ ء جاہلیت کا قصہ لگتی ہیں۔افلاطون نے کہا تھا کہ کسی معاشرے پراس سے بڑا ظلم اور کوئی نہیں ہوسکتا کہ وہ عقل وخرد کا دشمن ہوجائے۔ خاص طور پرمیدانِ سیاست سے توایسے تمام دانشوروں کو چن چن کر نکال دیا گیا ہے ۔اب تو لوگ اپنے بچوں کو بھی منع کرتے ہیں کہ ایسے لوگوں کی باتیں مت سنا کریں ۔کیونکہ کچے ذہن آسانی سے بھٹک جاتے ہیں۔میرا خیال ہے الحمرا میں بھی نا بالغ بچوں کا داخلہ ممنوع ہونا چاہئے ۔

211 — عمران خان کے ساتھ ایک شام

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-211 | ↑ فہرست

عمران خان کے ساتھ ایک شام

====================

عمران خان کے ساتھ ایک شام

منصورآفاق

یہ چند دن پہلے کی ایک سہ پہر تھی ۔بنی گالا کا موسم خوشگوار تھا۔درختوں کے سائےخاصے ٹھنڈے ہوچکے تھے۔ڈرائنگ روم میںمظہر برلاس ، حسن رضا ، میں اور عمران خان موجود تھے ۔ارغونی قہوے کی بھاپ سے بھیگی ہوئی گفتگومیں کئی تلخ و شیریں موڑ آئے ۔قدرت نے مظہر برلاس کو مشکل سے مشکل بات منہ پر کہہ دینے کا عجب ڈھنگ عطا کیا ہے ۔عمران خان کا یہ جملہ کہ’’ مظہر تم ٹھیک کہہ رہے ہو ‘‘میرے لئے ذرا اجنبی تھا۔شایدتوقع کے برعکس تھا۔عمران خان جب کمرے میں داخل ہوئے تو جلدی میں تھے۔ہم سے ملے اور ملتے ہی ایسی گفتگو کا آغاز کردیا جس میں کئی بہت مشکل نام آتے ہیں ۔یعنی ابھی تک ریحام خان کے آسیبی سائے بنی گالا سے پوری طرح نکلے نہیںہیں۔زخم بھرنے میں وقت تو لگتا ہے ۔تیز تیز بولتے ہوئے اچانک عمران خان نے جا نماز لانے کیلئے کسی کوآواز دی ۔جا نماز آئی۔ عمران خان نے اسے بچھایا اور نماز ہونے لگی۔مجھے فوراًخیال آیاکہ اِس جلدی کا پس منظر یہی عصر کی نماز تھی جوادا ہونے کا وقت ہوچکا تھا۔مجھے عمران خان کے وضو میںہونے پر بھی حیرت ہوئی تھی۔دراصل ان کا لباس پورے اعتماد سے کہہ رہا تھا کہ وہ ابھی وضو کرکے نہیں آئے۔یعنی وہ کافی دیر سے وضو میں تھے۔میں انہیں نماز پڑھتے ہوئے دیکھنے لگا۔ یوں لگ رہا تھا جیسے عصر قوسِ قزح پر نماز پڑھ رہی ہے۔نماز کے معاملے میں میرا رویہ تھوڑا سایہ مختلف ہے کہ مجھے وہ لوگ زیادہ اچھے لگتے ہیں جوسرپر دھوپ کی دستار باندھ کر پائوں میں اپنے سائے کی جا نماز بچھا کر نماز ادا کرتے ہیں ۔نماز کے بعد کافی دیر گفتگو ہوئی ۔کچھ اپنی ہی کچھ ان کی سنی۔کچھ ان کہی گفتگو بھی ہوئی ۔اگرچہ مناسب نہیں تھا مگرمیں نے کچھ مشورے بھی دئیے ۔

اپنی بساط کے مطابق۔ پہلا جو مشورہ میں نے ان کے سامنے پڑی ہوئی میز پر رکھااس پر شاید وہ پہلے بھی غور کر چکے تھے ۔کہتے ہیں بڑے لوگ ایک ہی طرح سوچتے ہیں ۔میں نے کہا کہ انہیں فوری طور پر وفاق اور صوبوں میں اپنی شیڈو کیبنٹ کا اعلان کر دیناچاہئے ۔ہر وزیر کے ساتھ ایک شیڈو وزیر کی موجود گی ضروری ہے جو نہ صرف اس کے تمام معاملات پر نظر رکھے بلکہ اس محکمے کیلئے اپنا لائحہ عمل بھی عوام کے سامنے پیش کرے۔شیڈو کابینہ کے وجوو میں آنے سے تحریک انصاف ملک بھر میں حقیقی طور پر اپوزیشن کا کردارادا کرنے لگے گی ۔ یہ بھی سامنے آجائے گا کہ تحریک انصاف میں کون کتنے پانی میں ہے اور مستقبل کے وزیروں شذیروں کی کچھ تربیت بھی ہوجائے گی۔دوسرا مشورہ جو میں نے ان کے سامنے رکھا وہ خاصادشوار گزار تھا۔نعیم الحق تھوڑی دیر کیلئے محفل میں شریک ہوئے تھے مگران کا یہ سوال میرے دوسرے مشورے سے کسی حد تک جڑا ہوا تھا کہ یہ کیسا نظام ِ حکومت ہے جس میں ایسے لوگ اقتدار میںآجاتے ہیں جن کے خلاف ساٹھ ستر فیصد لوگ ووٹ کاسٹ کئے ہوتے ہیں۔بے شک پارلیمانی جمہوریت میں یہ بہت بڑا خلا ہے ۔یقینا جمہوریت میں بہتر نظام متناسب نمائندگی کا ہی ہے مگرمیں ذاتی طور پر یہ سمجھتا ہوں کہ دنیا کسی تیسرے نظام کی تلاش میں ہے ۔اشتراکیت ناکام ہوچکی ہے اور سرمایہ دارانہ نظام کے عفریت نے انسانیت کا بند بند مضمعل کر دیا ہے ۔سو تحریک انصاف ایک نئے نظام کی تشکیل کیلئے کام شروع کرے جو اسلام کے بنیادی اصولوں کے مطابق بھی ہوا ور جسے غیر مسلم دنیا قبول بھی کرے۔نئے نظام کی خواہش عمران خان کے دل میں بھی کہیں تڑپ رہی تھی انہوںنے اس مشورے میں خاصی دلچسپی لی اور مجھے کہا کہ میں انہیں نئے نظام کی تشکیل کیلئے تفصیل سے تمام مواد ای میل کروں۔یہ کام ہونا چاہئے۔خاص طور پر ہمیں پاکستان میں کسی ایسے نظام کے خدوخال پر غور کرنا چاہئے جو اس معاشرے کو مکمل طور پر کرپشن اور ناانصافی سے پاک کر سکے ۔جو اقوامِ عالم کو بہتر مستقبل کے راستے سے ہمکنار کر سکے۔تیسرا مشورہ اہلِ قلم کے حوالے سے تھا۔اہل قلم ہر معاشرے کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں مگروہ عمران خان کے قرب و جوار میں کہیں دکھائی نہیں دیتے ۔میں نے اسی سوال کے چہرے سے نقاب نوچ لیا کہ تر دماغ اور مضطرب دل رکھنے والے روشنی اور خوشبو کے پیامبر کہاں ہیں۔وہ جنہیں آپ کے پہلو میں ہونا چاہئے تھا وہ حاکم ِ وقت کے دربار میں موجود ہیں ۔عمران خان نے اس بات پر بھی سنجیدگی سے غور کیا۔امکان ہے کہ بہت جلد تحریک کسی اہل قلم کانفرنس کا بھی انعقاد کرے گی ۔

آخری بات حسن رضا کی طرف سے پیش کردہ پی ٹی آئی کے ایک ایم پی اے کے خلاف جعل سازی کے ناقابل تردید ثبوت موجود تھے ۔ ثبوت دیتے ہوئے عمران خان کو یہ بھی بتایا کہ یہ ثبوت اس سے پہلے لاہور میں علیم خان اور میانوالی میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے سبطین خان کو دئیے جا چکے ہیں مگرکوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔ان ثبوتوں کو دیکھتے ہوئے عمران خان کے چہرے پرایک غصہ بھری تکلیف دکھائی دی جو ان کے باطن میںموجود سچے اور کھرے انسان کی عکاس تھی ۔ان کی دیانت اور کرپشن کے خلاف مسلسل جدوجہد کو میں سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے وہ کاغذات عون چوہدری کے حوالے کئے اور کہاکہ اِ س ایم پی اے کو بلایاجائے۔ میں خود اُس سے بات کروں گا۔عون چوہدری جب ہمیں باہر چھوڑ کرآئے تو شام کے سائے گہرے ہو چکے تھےمگربنی گالا کا موسم ابھی تک خوشگوارتھا۔عمران خان بھی شام کی نماز کیلئے جانماز بچھا چکے تھے ۔

212 — پرویز مشرف اور ایف آئی اے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-212 | ↑ فہرست

پرویز مشرف اور ایف آئی اے

====================

پرویز مشرف اور ایف آئی اے

منصورآفاق

خصوصی عدالت نے پرویز مشرف غداری کیس کی از سرنو تحقیقات کا حکم دیاتومیری آنکھوں میں سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری کا چہرہ لہرا گیا۔تاریخ میں کئی لوگ ہیرو سے زیرو ہوئے مگر افتخار چوہدری کا معاملہ ہی کچھ اور ہے ۔جب وہ ہیرو ہوا کرتے تھے توتاریخ کی ایک کہانی اکثر میرے ذہن میں گھومتی رہتی تھی کہ قاضی القضاۃ یحییٰ بن قاسم بادشاہ کے محل میں بلایا گیا ۔وہ کئی مرتبہ پہلے بھی بادشاہ کے محل میں مختلف تقریبات میں شرکت کیلئے جا چکا تھا مگر آج اسے علم تھا کہ وہاں کوئی تقریب نہیں ہے۔کئی اچھی بری باتیں ذہن میں آئیںمگر مضبوط دل کا آدمی تھا۔دو گھوڑوں والی بگھی میں بیٹھ کر بادشاہ کے محل میں پہنچ گیا۔اسے انتظار گاہ میں جہاںبٹھایاگیا وہاں سے محل کاوسیع دالان دکھائی دیتا تھا۔اس نے دیکھا کہ دالان میں ایک سکئیرکرو کی طرح کا بھس کا آدمی کھڑا کیا گیاہے اور اسے بالکل اسی جیسے کپڑے پہنائے گئے ہیں یعنی وہ قاضی القضاۃ کے لباس میں ہے۔ایک طرف کچھ تیرانداز سپاہی دکھائی دئیے۔جو اس پر نشانہ بازی کی مشق کر رہے تھے اس کے ماتھے پر پسینے کی بوندیں ابھرنے لگیں ۔سنسناتاہوا تیرجیسے ہی اس بھس بھرے قاضی القضاۃ میں اترتا تو اسے یوں محسوس ہوتا تھا جیسے تیر اس کی چھاتی سے گزر گیا ہے۔وہ کافی دیر یہ تماشا دیکھتا رہا اور پھر اس نے دیکھا ایک تیز رفتار گھڑسوار اس بھس کے آدمی کے قریب سے گزرا ہے اور اس نے تلوار سے اس کی گردن دھڑ سے الگ کردی ہے۔اب اس کیلئے یہ تماشا دیکھنا مشکل ہو گیا تھا اس نے خوف سے اپنی آنکھیں بند کرلیں ۔اسے اپنی موت کا یقین ہونے لگا تھااسے وہ تمام باتیں یاد آنے لگیںکہ جو کبھی اس نے بادشاہ کے خلاف سوچی تھیں ۔ ایک ایک کرکے کئی فیصلے آنکھوں کے سامنے سے گزرگئے ۔ ضمیر نے ذراسی انگڑائی لی اور کہا تم نے وہی فیصلے کئے جو انصاف کے تقاضوں کے مطابق تھے۔ اس کے ذہن میں کشمکش شروع ہوگئی کہ کیا مجھے بادشاہ کے سامنے جھک جانا چاہئے یا ایک بہادرآدمی کی طرح موت کو گلے لگا لینا چاہئے۔ موت۔ وہ کانپ اٹھا۔مرنے کا تصور بہت ہولناک تھا۔مگرپھر اسے ضمیر کچوکے مارنے لگا۔وہ کرسی سےاٹھ کھڑا ہوا اس نے دیکھا کہ دروازے پر کھڑے پہرے دار نے اپنی میان سے تلوار باہر نکال لی ہے ۔اس نے جلدی سے اس طرف سے آنکھیں چرائیں اور منہ دوسری طرف پھیر لیا ۔وہ پھربھاری بھاری قدموں سے چلتا ہوا کھڑکی کے پاس جا کھڑا ہوا۔ دالان میں اس وقت سپاہی نہیں تھے ۔صرف بھس کا بناہوا قاضی القضاۃ کا زمین میں گڑاہوا دھڑنظر آرہاتھاجو تلوار کے وار سے ایک طرف جھک گیا تھا اور اس کے قریب ہی اس کا کٹا ہواسر بھی پڑا تھا اس کی آنکھوں میں اندھیرا چھانے لگاتھا جیسے وہ بھس بھرا ہوا کوئی دھڑ نہیں خود اس کا جسم ہے اوروہ کٹا ہوا سرخود اسی کی کاسر ہے۔ انتہائی صبرآزمادو گھنٹوںکے بعد بادشاہ نے اسے بلالیا۔اور اپنی بلی کو سہلاتے ہوئے بڑے نرم لہجے میں کہا کہ’’ آپ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیںیہی ہم سب کیلئے بہتر ہے‘‘۔

اس کے بعدکچھ دیر خاموشی رہی ۔بادشاہ نے اسی لہجے میں پھر کہا’’شاید آپ کو سوچنے کیلئے وقت چاہئے آپ دوسرے کمرے میں آرام سے بیٹھ کر سوچئے۔ ‘‘ قاضی القضاۃگومگو کی کیفیت میں دوبارہ اسی انتظارگاہ میں آکر بیٹھ گیا۔پھراس نے دیکھا کہ کچھ پہرے دار انتظارگاہ کے اندر ننگی تلواروں کے ساتھ آئے اور اس سے کچھ فاصلے پر آکر کھڑے ہو گئے ۔اس نے ان کی قہر آلود نظروں سے بچنے کیلئے اپنی آنکھیں بند کر لیں اور سوچنے لگاکہ کیاوہ استعفیٰ دیدے یا عزت کی موت کو گلے لگا لے۔اس نے اپنا دل مضبوط کرنے کی کوشش کی تو بیوی بچے اس کی آنکھوں کے سامنے گھومنے لگے۔مگر اس کمزور لمحے میں بھی اس نے سوچا کہ ان کیلئے ایک بزدل زندہ باپ کی اولاد ہونے سے ایک بہادر اورغیرت مند مردہ باپ کی اولاد ہونا زیادہ بہتر ہے۔ اسی کشمکش میں تقریباً چار گھنٹے گزر گئے۔ اسے اندازہ تھا بادشاہ اسے جان بوجھ کر انتظار کی اذیت سے گزار رہا ہے ۔ اور پھر بادشاہ نے اسے بلا لیا۔ بادشاہ کمرے میں کھڑاتھا ۔ اسے دیکھ کراس نے بہت کرخت لہجے میں پوچھا کیا فیصلہ کیا ہے۔ قاضی القضاۃ نے اپنی تمام حسیات مجتمع کرکے کہا ۔میں نے سوچ لیا ہے میں مستعفی نہیں ہوں گا۔ بادشاہ نے غصے کے عالم میں تلوار کھینچی۔ موت قاضی القضا ۃکی آنکھوں کے سامنے لپکی مگر بادشاہ نے اس پر وار کرنے کی بجائے اپنی محبوب ترین لمبے لمبے کالے بالوں والی بلی کی گردن تن سے جدا کر دی اور کمرے سے نکل گیا۔ لہو میں بھری ہوئی مردہ بلی اور قاضی القضاۃ کمرے میں اکیلے رہ گئے ۔ چند لمحوں کے بعد کچھ ملازم مردہ بلی کی میت اٹھانے آئے پھرایک پہرے دار وارد ہوا اور اس نے کہا۔ آپ جا سکتے ہیں ۔ وہ تیز تیز قدم اٹھاتا ہوا محل کے بڑے دروازے کی طرف جانے لگا اسے ہر لمحہ یہی احساس ہورہا تھاکہ ابھی کوئی سنسناتا ہوا تیرپیچھے سے آئے گا اور اس کا سینہ چیر دے گامگرکئی طویل راہداریوں سے گزرنے کے بعدبھی ایسا کچھ نہیں ہوااس نے سوچاکہ شاید بادشاہ خوف فسادِ خلق کی وجہ سے مجھے اپنے محل میں قتل نہیں کرنا چاہتا۔وہ محل کے بڑے دروازے سے باہر نکل آیا۔باہر اس کی دو گھوڑوں والی بگھی باہر موجود تھی وہ جلدی سے اس میں سوار ہو گیا اوربگھی چل پڑی ۔ وہ پسینے سے شرابور تھا۔اسے اپنی سانس درست کرنے میں بھی کچھ وقت لگا۔ گھٹن کے احساس کو دور کرنے کیلئے اس نے اپنے اچکن نما لبادے کے بٹن کھول دیئے اوراپنی دستاراتار کر اپنے قریب سیٹ پر رکھ لی اچانک اس کی نظر بگھی میں لگے ہوئے شیشے پر پڑی اور وہ حیرت سے اپنا چہرہ دیکھنے لگا ۔

وہ چھ گھنٹے اتنے طویل تھے کہ اس کے سر کے بال بھی سفید ہو گئے تھے ۔ اس وقت مجھے یہ واقعہ افتخار محمد چوہدری اور پرویز مشرف کی کہانی محسوس ہوا کرتا تھامگرمیں کیا کروں کہ اتنے برس گزر جانے کے باوجود سابق چیف جسٹس کے بال تک بھادوں کی رات کی طرح کالے ہیں اوربادشاہ نہ ہونے کے باوجود پرویز مشرف کے چہرے پر بادشاہوں کی سی تمکنت ہے۔جسے دیکھ کرکیس کی از سر نو تحقیقات کانپ کانپ جاتی ہیں۔یقینا یہ پوچھ گچھ بھی اسی طرح کی ہوگی جیسے ایف آئی اے نے اصغر خان کیس میں وزیر اعظم نواز شریف سے کی تھی۔

213 — پنجاب کارڈ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-213 | ↑ فہرست

پنجاب کارڈ

====================

پنجاب کارڈ

منصور آفاق

جمیل الدین عالی بھی رخصت ہوئے۔ایک عہد تمام ہوا۔عالی جی نجیب الطرفین ادیب اور شاعرتھے۔ان کے دادا غالب کے دوست اور شاگردتھے ۔ان کے والدبھی شاعرتھے اور والدہ کا تعلق بھی میر درد کے خاندان سے ہے۔ایک بارپنجاب میں ایک مشاعرہ پڑھتے ہوئے انہوں نے اپنے اس دوہے کے مصرعے میں’’ہم دل والے اپنی بھاشا کس کس کو سکھلائیں‘‘ میں ترمیم کرتے ہوئے دوہا کچھ یوں پڑھ دیا تھا

اردو والے، ہندی والے، دونوں ہنسی اڑائیں

لوگوں کو پنجابی بھاشا عالی جی سکھلائیں

یہ پنجاب اور اہل پنجاب کے ساتھ ان کی محبت کا عالم تھا۔پنجاب کے ذکر پرخواب کا ایک منظر ذہن میں لہرا گیاہے جسے میں نے اکثر جاگتی ہوئی آنکھ سے دیکھا ہے۔پاکستانی سیاست کی میز پر تاش کے بہت سے پتے الٹے پڑے تھے ۔اُس نے پہلا کارڈ سیدھا کیا تو اس پرپیپلز پارٹی کے پرچم کے رنگوں سے صوبہ سندھ کا نقشہ بنا ہوا تھا ۔سابق صدر آصف زرداری نے اسے فوراً اپنی طرف کھینچ لیا۔بے شک سندھ کارڈ پر صرف انہی کا حق تھا۔ اس نے دوسرا کارڈ سیدھا کیا تواس پر الطاف حسین کی تصویر بنی ہوئی تھی سو ’’مہاجر کارڈ ‘‘فوراً الطاف حسین کے سامنے رکھ دیا گیا۔اس نے تیسرا کارڈ سیدھا کیا ۔اس پر غفار خان کی تصویر تھی اس ’’پختون خوا کارڈ‘‘ کو غفار خان کے پوتے اسفند ولی خان کی طرف بڑھا دیا گیا ۔ وہ ایک ایک کر کے کارڈ سیدھے کرتی چلی گئی ۔کوئی بلوچستان کارڈ تھا،کوئی کشمیر کارڈ تھا کوئی میٹرو کارڈ تھا کوئی بے نظیر کارڈ تھا۔

پاکستان کی بہتری کیلئے کھیلے جانے والے ہر کھیل میں یہ کارڈ کسی نہ کسی طرح ضرور استعمال ہوئے۔مثال کے طور پر کالاباغ ڈیم کی تعمیرکو رکوانے کیلئے ان کارڈز کا استعمال کیا گیا۔حتیٰ کہ اس میں بلوچستان کارڈ بھی یوز کیا گیا جس کا اس پروجیکٹ سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔شاید انہی کارڈز نے پاکستانیوں کے ہجوم کو ایک قوم نہیں بننے دیا۔ یہ سارے کارڈ پنجاب کے خلاف استعمال کئے گئے۔اگرچہ میں پنجاب کی تقسیم کا اِس حد تک حامی ہوںکہ سرائیکی صوبے کی بنیادوں میں میری جوانی کا پسینہ بھی شامل ہے مگر آئے دن سندھ ، بلوچستان اور پختون خوا کی طرف سے ایسے پروجیکٹس کی مخالفت میرے لئے تکلیف دہ ہوتی جارہی ہے ۔جن کا ذراسا تعلق بھی پنجاب سے ہوتاہے۔ان دنوںپاک چین اقتصادی راہداری پر لوگوں کے تبصرے دیکھ کر سر پیٹنے کا جی چاہتا ہے۔کسی نے یوں کہا کہ حکومت نے صوبہ پنجاب کو نوازنے کے لئے اقتصادی راہداری کے ڈیزائن میں تبدیلی کر کے پہلے پنجاب والے رستے کو مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔کوئی یوں بولا کہ اقتصادی راہداری میں چھوٹے صوبوں خاص طور پر سندھ کو نظرانداز کیا جا رہا ہے اس سے پنجاب سے دوسرے صوبوں کی ناراضی بڑھے گی۔پتہ نہیں ان لوگوں نے تعصب کی کونسی عینک لگا رکھی ہے ۔انٹرنیٹ پر موجود نقشے کے مطابق اقتصادی راہداری گوادر سے خنجراب تک تقریباً چاروں صوبوں سے گزرتی ہے مگرانہیں یہ نقشہ دکھائی ہی نہیں دیتا ۔جواقتصادی زون بنائے جارہے ہیںان میں سے بلوچستان میں گیارہ خیبر پختون خوا میں آٹھ گلگت بلتستان میں ایک اور پنجاب میں سات ہیں ۔پھر پنجاب کا گلہ کیا جارہا ہے ۔کوئلے سے انرجی پیدا کرنے کے تمام پروجیکٹس صوبہ سندھ میں لگ رہے ہیں کیونکہ کوئلہ وہیں سے نکلنا ہے ۔مگر یار لوگ ناراض ہیں کہ ہمارا حق مارا جا رہا ہے ۔او بھئی حق کس بات کا۔ہر پاکستانی کا پاکستان پر برابر حق ہے چاہے وہ سندھی ہو بلوچی ، پختون ہو یا پنجابی۔میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ اس حق کو صوبوں کے تناظر میں کیسے تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ 1998کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 13کروڑ 24 لاکھ کے قریب تھی جس میںتقریباً 7 کروڑ 37لاکھ لوگ صرف پنجاب میں آباد تھے یعنی باقی تمام صوبوں میںمل کرساڑھے پانچ کروڑ کے قریب لوگ رہتے تھے ۔اب اگر ملک کی آبادی بیس کروڑ ہے تواس میں سے بارہ تیرہ کروڑ افرادپنجاب میں رہتے ہیں ۔کیا پاکستان کے وسائل پر ان کا اتنا حق نہیں ہونا چاہئے جتنا کسی دوسرے صوبے کے فرد کاہے۔

لوگ یہ بات بھی بھول جاتے ہیںکہ اقتصادی راہداری صرف ایک سڑک نہیں بلکہ یہ ایک میگا پروجیکٹ ہے۔بے شک بظاہر یہ ایک راستہ ہے جو جنوب مغربی پاکستان میں گوادر پورٹ کو چائنا کے شمال مغرب میں صوبے زنجانگ سے ملائے گا۔یہ نیٹ ورک نہ صرف بڑی بڑی ہائی ویز ،ریلوے بلکہ تیل اور گیس کی ترسیل کے لئے پائپ لائن پر مشتمل ہو گا۔ بلکہ اِس اقتصادی راہدار ی کا روٹ کاشغر سے ہوتا ہوا خنجراب ،خنجراب سے تھا کوٹ تک آئے گا اور وہاں سے موٹر وے کے ا برہان انٹر چینج تک پہنچے گا۔اسی طرح گوادر سے کراچی کو ملانے والی ہائی وے ML2ایک طرف کوئٹہ اور دوسری طرف ڈیرہ اسمعٰیل خان سے ہوتی ہوئی برہان انٹر چینج پہنچے گی ۔اور پھر قراقرم ہائی وے کے ذریعے چین کی طرف جائے گی۔مگریہ منصوبہ ہائی ویز اور ریلویز سے بڑھ کر کچھ اورہے اس میں ویر ہائوسز،انڈسٹریل ٹائونز،فیول سٹیز،میڈیا سٹیز اورا سمارٹ سٹیز شامل ہیں۔اس سے پاکستان کو جو فوائد حاصل ہوں گے اس میں ہائیڈل،کوئلے،ہوا اور شمسی توانائی کے ذریعے16400 میگاواٹ بجلی کا اضافہ شامل ہے۔یہ پروجیکٹ نہ صرف چائنا کے لئے تجارت کے نئے راستے کھولے گابلکہ اس سے چائناکو مڈل ایسٹ اور افریقہ کی منڈیوں تک ڈائریکٹ رسائی حاصل ہو گی۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ اقتصادی راہداری منصوبہ دو دنیائوں کے درمیان ایک زنجیر ہے۔۔اس راہداری کے حوالے سے عمران خان سے بھی گزارش ہے کہ وہ دوسرے صوبوں کے حقوق کے ساتھ ساتھ ان پاکستانیوں کے حقوق کا بھی تحفظ کریں جو پنجاب میں رہتے ہیں۔

214 — امریکہ کی ایک اور کرم نوازی

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-214 | ↑ فہرست

امریکہ کی ایک اور کرم نوازی

====================

امریکہ کی ایک اور کرم نوازی

منصورآفاق

میری سسرال امریکہ میں ہے سوآنا جانالگا رہتا ہے ۔ میری سسٹر ان لاء وہاں ایک اعلیٰ عہدے پر فائز ہے اس لئے کچھ خبریں مجھے وقت سے ذرا پہلے بھی مل جاتی ہیں ۔مگر میں ان پر زیادہ اعتبار نہیں کرتا کیونکہ ایک پاکستانی خاتون سینیٹرکا بیٹا بھی ایک امریکی اعلیٰ عہدے دارہے اور اس کی طرف سے ملنی والی خبریں اکثر غلط ثابت ہوئی ہیں ۔اس کے انجینئر والد گرامی کو اس سلسلے میں کئی بار شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے مگر مجھے یقین ہے کہ دوچار دنوں میں اِس خبر کی تصدیق ہوجائے گی کہ امریکہ نے وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کے درمیان جنم لینے والے مسائل میں اہم کردار کیاہے۔ امریکہ کی وساطت سے جنرل راحیل شریف کو اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ حکومت دہشت گردی سےوابستہ کرپشن کے خلاف پنجاب میں کارروائی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔ اس یقین دہانی کے بعد واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے جنرل راحیل شریف نے کہا ’’دہشت گردوں کے سہولت کاروں ،ہمدردوں اور حمایتیوں کو ہر حال میں گرفتار کیا جائے گا ‘‘اور اسی یقین دہانی کے سبب وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرمایا’’کوئی بھونچال نہیں آنیوالا ۔سول اور ملٹری میں کوئی تقسیم نہیں۔آرمی چیف ،وزیر اعظم کی باقاعدہ اجازت سے امریکہ گئے ہیں‘‘اس یقین دہانی کی دو وجوہات بیان کی جارہی ہیں ایک تو یہ کہ جب امریکہ نے جنرل راحیل شریف سے شدت پسندوں کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا تو پنجاب میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں ،ہمدردوں اور حمایتیوں کے خلاف کارروائی میں حکومتی رویہ زیر بحث آیادوسری وجہ حکومت کی طرف سے غیر سرکاری طور پر امریکہ کوآگاہ کیا گیا تھاکہ آرمی چیف جمہوریت کے خلاف کوئی قدم اٹھانے والے ہیں۔انہیں روکا جائے۔ اسی تناظر میں امریکہ نے ثالث کا کردار ادا کیا ۔

سوال پیدا ہوتا ہے کہ پنجاب میں سندھ کی طرح کا فوجی آپریشن کیسے ممکن ہوگا۔پنجاب حکومت کیا آسانی سے اپنے خلاف کارروائی ہونے دے گی۔سندھ میں آپریشن کے خوف کی وجہ سے آصف زرداری ایک عرصہ پاکستان نہیں آئے کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے گایقینا یہ خطرہ ملکی سیاست کے اہم ناموںکو بھی لاحق ہوگامگر حکومت میں ہونے کی وجہ سے ان کیلئے تو یہ بھی ممکن نہیں کہ وہ کسی اسلامی مملکت میں سکونت اختیار کرلیں ۔یہاں یہ بھی سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا حکومت نے اپنے کچھ وزرا ء کی قربانی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اور اگر کر لیا ہے تو کیاوہ اپنی جان بچانے کیلئے اپنے بڑوں پر الزام نہیں لگائیں گے۔معاملہ ابھی تک خاصا پیچیدہ ہے کہ پنجاب میں کس طرح افواج پاکستان حقیقی معنوں میں کوئی آپریشن کر سکے گی ۔بہر کیف کچھ لوگوں کو یہ خوشخبری سنائی جا سکتی ہے اور کچھ لوگوں کے ساتھ اس بات پر اظہارِ افسوس کیا جاسکتا ہے کہ اس یقین دہانی کے بعدفوری طور پر فریقین کے درمیان جناب اچکزئی کی طرف سے بیان کئے گئے جنگ کے بادل چھٹ گئے ہیں۔

جنرل راحیل شریف نے یہ پانچ روزہ دورہ، امریکہ کی دعوت پر نہیںکیا بلکہ اسے خود ان کی خواہش پرارینج کیا گیا تھااور اس کا فیصلہ بھی اس وقت کیا گیا جب وزیر اعظم نواز شریف امریکہ واپس آئے اور انہوں نے جنرل راحیل شریف کو بتایا کہ امریکہ کیا چاہتا ہے۔یہ بھی اہم سوال ہے کہ جب جنرل راحیل شریف جانتے تھے کہ امریکہ کیا چاہتا ہے تو انہوں نے امریکی مطالبات پورے کرنے کی بجائے امریکہ کا دورہ کرنیکا ارادہ کیوں کیا ۔بے شک جنرل راحیل شریف کو امریکہ میں جو پروٹوکول ملا ہے وہ کسی اور آرمی چیف کو کم ہی ملا ہوگااور اس کی وجہ یہی ہے کہ امریکہ جانتا ہے کہ معاملات جنرل راحیل شریف کے بغیر طے نہیں ہوسکتے ۔کئی امریکی اخبارات نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ جنرل راحیل شریف کا یہ دورہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے حوالے سے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔اس دورے کے پاکستان کے مستقبل پر بڑے اہم اثرات مرتب ہونگے۔ ابھی پاکستانی حکومت یا افواجِ پاکستان نے امریکی تحفظات دور کرنے کیلئے کوئی پیش رفت نہیں کی ہے بلکہ نواز شریف نے اپنے وعدوں پر ذرہ بھر بھی عمل نہیں کیا حتیٰ کہ جماعت الدعوۃ کی پریس کوریج تک نہیں روکی جا سکی ۔پاکستانی حکومت مسلسل مذہبی انتہا پسندی کی حمایت کر رہی ہے ۔ابھی تک جہادیوںکو بطور آلہ کار استعال کیا جارہا ہے۔ جس کا ثبوت یہ ہے کہ افغانستان کے طالبان پر پاکستان کا اثرو رسوخ ابھی تک اُسی طرح قائم ہے۔پاکستانی حکومت جب چاہتی ہے وہ مذاکرات کی میز پر بیٹھ جاتے ہیں اور جب چاہتی ہے وہ انکار کر دیتے ہیں۔وال ا سٹریٹ جرنل نے لکھا کہ جنرل راحیل شریف کے دورے سے وزیر اعظم پاکستان کے دورے کی چمک دمک ماند پڑ گئی ہے۔نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ افواجِ پاکستان نے اپنے اختیارات میں توسیع کر لی ہے ۔ ذاتی طور پر میرے نزدیک امریکی میڈیا کے اس رویے کے پس منظرمیں بھارتی پروپیگنڈےکا ہاتھ بھی ہے ۔جس کی وجہ سےدہشت گردی کے خلاف پاکستان کی بے مثال قربانیوں کو صحیح طور پر اہمیت نہیں دی جارہی ۔

یہ خیال بھی کیا گیا کہ امریکہ نے جس طرح جنرل آصف نواز جنجوعہ کو مارشل لاء لگانے کامشورہ دیا تھا اس نے اسی طرح جنرل راحیل شریف کو بھی یہی مشورہ دیا ہوگا ۔ کیونکہ پاکستان میں مارشل لاء امریکہ کیلئے سب سے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔مگر ان لوگوں کو یہ بات بھول جاتی ہے کہ امریکہ نے جنرل آصف نواز جنجوعہ کے سامنے مارشل لاء کی حمایت کیلئے یہ شرط بھی رکھی تھی کہ وہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو رول بیک کریں گے ۔جس پر انہوں نے مارشل لاء لگانے سے انکار کردیا تھا ۔پورا واقعہ بیگم عابدہ حسین سےسنا جا سکتا ہے جو ان دنوں امریکہ میںپاکستان کی سفیر ہوا کرتی تھیں۔بہر حال حکومت کو اس بات کا قلق ضرور ہے کہ جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم سے کہا تھا کہ یہ دورہ امریکن ملٹری کیساتھ پاکستانی ملٹری کے تعلقات میں وسعت لانے کیلئے کیا جا رہا ہے اور وہاں جا کر امریکی نائب صدر ، امریکی وزیر خارجہ ، ، کانگریس کے ارکان ، اور تھنک ٹینکوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

215 — سرفراز کی سرفرازی

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-215 | ↑ فہرست

سرفراز کی سرفرازی

====================

سرفراز کی سرفرازی

منصورآفاق

میں نے کبھی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حق میں کلمہ ء خیر نہیں کہامگر گزشتہ پانچ چھ دنوں میں کچھ ایسے مناظر دیکھے ہیں ان کی قصیدہ گوئی پر مجبور ہوگیاہوں۔ان منظروں کا تعلق عمران خان کے شہر میانوالی میں آنے والی حیرت انگیز تبدیلی سے ہے ۔وہ جو شہر ِ اشک و آہ ہوا کرتاتھا وہ روشنیوں اور خوشبوئوں کا نگر کیسے بن گیا۔وہ شہر جس کی پہچان ہمیشہ سے قتل و غارت تھی اسے امن کو گہوارہ کس نے بنادیا۔

میں گزشتہ ماہِ رمضان میں میانوالی آیا تھاتو اُس ایک ماہ میں اس ضلع میں 54قتل کی وارداتیں ہوئی تھیں۔پورے شہرمیں چوروں اور ڈاکوئوں کا راج تھا۔لوگ استراحت کی بجائے رات بھر جاگ کر اپنے گھروں کی حفاطت کرتے تھے ۔اس کے باوجود روزانہ دوچار گھر لوٹ لئے جاتے تھے ۔ ڈاکو،دن دیہاڑے وارداتیں کرتے تھے اور پولیس ان کی رکھوالی کرتی تھی۔ چند با اثر لوگ جسے چاہتے تھے گرفتار کر ادیتے تھے اور جسے چاہتے تھے رہا کرا دیتے تھے ۔ہر تھانے میں ایس ایچ او سے لے کر سپاہی تک انہی جرائم پیشہ لوگوں کے سرپرستوں کی مرضی سے تعینات کیا جاتا تھا ۔یعنی میانوالی میں پولیس کا امیج اور مجرموں کا امیج ایک جیسا تھا۔

سود خوروں نے بازار میں دکانیں کھولی ہوئی تھیں ۔ہر بااثر شخصیت کا اپناقبضہ گروپ تھاجوطاقت ور لوگوں کو میانوالی چھوڑ نے پر مجبور کر دیتے تھے اورپھر ان کے مکانات پر قابض ہوجاتے تھے۔گلی گلی میں ہیروئن فروخت ہوتی تھی ۔کچے کا علاقہ اشہاری مجرموں کیلئے جنت تھا۔ یہاں غیر قانونی اسلحے کے انبار تھے۔ دور دور سے جرائم پیشہ لوگ اسلحے اور منشیات کی خریداری کیلئے یہیں آتے تھے ۔یہاں غریب آدمی کی زندگی شرمندگی تھی۔جیون موت سے بدتر تھا۔میانوالی کے کچھ علاقوںسے تو لوگ ہجرت کرنے لگے تھے اور یہ المیہ اُس مقام تک پہنچ گیا تھا کہ عطااللہ عیسٰی خیلوی کو یہ گیت گانا پڑ گیا کہ (کوئی تاں نشانی دس چناں توں پیار دی ۔۔کیوں گھٹ گئی ہے ابادی تیرے شار دی۔ کوٹھیاں دا کاٹھ پٹ چلے کمزور وے )

میں میانوالی کو ایسی صورت حال میں چھوڑ کر برطانیہ آگیا تھامگر گزشتہ ہفتے جب واپس آیا تو میانوالی ایک بالکل مختلف شہر تھا۔لوگ سڑکوں پر آ جا رہے تھے مگر کسی کے کندھے پر رائفل نہیں لٹک رہی تھی۔یہ تو وہ شہر تھا جہاں ہر تیسرا آدمی گھر سے بندوق یا پستول لے کر باہر نکلتا تھا۔کسی گلی میں کوئی منشیات بیچنے والا موجود نہیں تھا۔رات کو بھی گھروں کے دروازے بند کرنے کی ضرورت نہیں رہی تھی۔سود خوروں کی دکانیں بند ہو چکی تھیں۔مکانوں اور زمینوں کے قبضے مالکان کو واپس مل گئے تھے ۔وہ بدمعاش جن کے پیچھے اسلحہ برداروں کی کئی کئی گاڑیاںچلتی تھیں جیلوں میں منتقل ہوچکے تھے ۔وہ جنہوں نے نمائش کیلئے اپنے ڈیروں میں اینٹی ایئر کرافٹ گنیں تک سجارکھی تھیں ان کی تھانوں میں چھترول ہورہی تھی ۔ حتیٰ کہ رشوت خورپولیس انسپکٹروں کو چھتر مارے جا رہے تھے ۔اور ہر زبان پر بس ایک ہی نام تھا ’’سرفراز خان ورک ‘‘ مائیں بہنیں اسے ہاتھ اٹھا اٹھا کر دعائیں دے رہی تھیں ۔ضلع بھر میں اس کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ جگہ جگہ لوگوں نے اس کے نام کے بینر لگا رکھے تھے۔ہر مسجد میں جمعہ کےروز اس کیلئے خاص طور پر دعائیں مانگی جارہی تھیں ۔یہ ضلع میانوالی کا ڈی پی او تھا۔بلکہ ہے ۔کوئی سات مہینے پہلے اس کی پوسٹنگ اِس ضلع میں ہوئی تھی۔اور اس نے اتنی قلیل مدت میں میانوالی کو ایسا مثالی شہر بنا دیا تھاجس کی کوئی مثال ممکن نہیں ۔ کچھ عرصہ پہلے استحصالی طبقہ غریب لوگوں کو ڈی پی او کے نام سے ڈرایا کرتا تھا کہ ابھی تمہاری چھترول کراتا ہوں اور اب یہ حالات ہیںکہ غریب لوگ استحصالی طبقے کو سرفراز کے نام سے ڈراتے ہیں ۔بڑے سے بڑے بدمعاش یا وڈیرے کو جب کوئی غریب یہ دھمکی دیتا ہے کہ میں سرفراز خان ورک کو فون کروںتو وہ ہاتھ جوڑنے لگ جاتے ہیں کہ بس اس مرتبہ معاف کر دو۔غلطی ہوگئی ہے ۔ڈی پی او کا نمبر ہر شخص کے پاس موجود ہے انہوںنے ہر چوک پر اپنے ٹیلی فون نمبر کے بڑے بڑے بینر لگوا دئیے ہیںاور اعلان کرادیا ہے کہ کوئی بھی شخص مجھے فون کر سکتا ہے ۔گزشتہ دنوں جب ایک سود خوروڈیرے نے جیل میں بیٹھ کر اُس غریب شخص کو قتل کرانے کی کوشش کی جس کی شکایت پراسے گرفتار کیا گیا تھا توسرفراز نے کہا کہ یہ گولی اس غریب کی ٹانگ میں نہیں میری ٹانگ میں لگی ہے ۔ اورپھر یوں ہواکہ وہ سود خور وڈیرہ عبرت کا نشان بن گیا۔تقریباً تمام اشتہاری مجرموں نے خود آکر گرفتاریاں دے دی ہیںکہ سچ مچ کے پولیس مقابلے میں مرنے سے کہیں بہتر ہے کہ باقی زندگی جیل میں گزار دی جائے ۔

میانوالی میں اس نوجوان ڈی پی اوکی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ ایک اسکول میں دوران تقریب اٹھ کر جب وہ جانے لگے تو تمام اسٹوڈنٹ تقریب چھوڑ کر اس کی طرف لپکے ہر طالب علم کی خواہش تھی کہ ان کے ساتھ تصویر بنوائے۔ اسکول والوں کےلئے تقریب جاری رکھنا ممکن نہیں رہا تھا۔میانوالی کے تمام استحصالی طبقے مسلسل اس کوشش میں ہیں کہ کسی طرح اس ڈی پی او کا تبادلہ کرادیا جائے تاکہ وہ پھر اپنے ظلم و ستم کا آغاز کرسکیں ۔اس حوالے سے میں شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ایک تو میانوالی کے عوام کو ایسا تحفہ دیا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال موجود نہیں اور اس کے ساتھ سرفراز خان کی پشت پر مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں۔میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ وہ اگر پنجاب کے ہر ضلع میں ایسا ہی ڈی پی او لگادیں تو پورا پنجاب جنت نظیر بن جائے گا۔

216 — گڈگورننس کا پس منظر

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-216 | ↑ فہرست

گڈگورننس کا پس منظر

====================

گڈگورننس کا پس منظر

منصورآفاق

اس نے دیوار پر پاکستان کا نقشہ لگا رکھا تھا ۔وہ نقشے کے درمیان میں بڑا سا دائرہ بنا کر بولا’’یہ مرکزی جوہڑ ہے۔جہاں سے گندگی جنم لیتی ہے ۔‘‘پھر اُس جوہڑ سے ایک لمبی لکیر کھینچتے ہوئے کہا ’’یہ نالی اِس جوہڑ سے نکل کر شمالی اور جنوبی وزیر ستان تک جاتی ہے۔ ایک اور لائن کھینچی اور کہا ’’یہ نالی سندھ سے گزرتے ہوئے کراچی تک جارہی ہے۔ ‘‘پھراگلی نالی بلوچستان جاتی ہوئی دکھائی اور پھر وزیرستان والی لکیر پر انگلی رکھتے ہوئے کہا کہ ہم اس نالی کو تقریباً نوے فیصد صاف کرچکے ہیں ۔کراچی کی طرف اشارہ کیا اور بولا یہ لائن بھی تقریباً ساٹھ فیصد صاف شفاف ہوچکی ہے‘‘ ۔ بلوچستان والی نالی کے بارے میں کہا’’یہاں بھی صفائی کا کام تقریباً پچاس فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ مگر یہ صفائی زیادہ عرصہ برقرار نہیں رہے گی ۔کیونکہ مرکزی جوہڑ سے دہشت گردی کے ساتھ جڑی ہوئی کرپشن کی گندگی پھر ان نالیوں میں پہنچ جائے گی۔ سو جب تک مرکزی جوہڑ کو صاف نہیں کیا جاتا اس وقت تک پاکستان دوبارہ صحت مند نہیں ہوسکتا۔یہ مرکزی جوہڑ وہاں ہے جہاں پاکستان کے تقریباً آدھے لوگ رہتے ہیں۔جسے پنجاب کہتے ہیں۔ سو جب تک افواج پاکستان پنجاب میں ضرب عضب نہیں شروع کرتیں اُس وقت تک ہر کامیابی وقتی اورادھوری ہے۔‘‘

میں نے اُس دانشور سے سوال کیا ’’ضرب عضب جمہوری اداروں کے ایما پر شروع کیا گیا تھا اور جمہوری ادارے یہ نہیں چاہتے کہ اِس کا دائرہ کار پنجاب تک بڑھایا جائے ۔ افواج پاکستان نے اگر زبردستی پنجاب میں کارروائی شروع کی تو یہ ایک غیر آئینی عمل نہیں ہوگا‘‘وہ کہنے لگا ۔’’ بالکل غیر آئینی نہیں ہوگا۔پاکستان کے دستور کے مطابق افواج پاکستان کو حفاظت کرنی ہے ۔چاہے جنگ کامیدان کہیں بھی ہو۔ اگر پاکستان کو کوئی خطرہ لاحق ہے ۔تو افواج پاکستان کو اُس کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہےاور اس وقت پاکستان کو جو دشمن دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے وہ یہی دہشت گردی کے ساتھ جڑی ہوئی کرپشن ہے۔ جب سے جنرل راحیل آرمی چیف بنے ہیں اور انہیں اس خطرے کی ہولناکی کا احساس ہوا ہے۔انہوں نے اسی وقت سے اِس دشمن کے خلاف بڑی بھرپورجنگ شروع کر رکھی ہے۔اِس وقت افواج پاکستان تین صوبوں میں یہ جنگ بڑی بہادری، بڑے تدبر اور بڑی حوصلہ مندی کیساتھ لڑ رہی ہے اوراب پاکستان کے دشمنوں کا تعاقب کرتے ہوئے چوتھے صوبے میں داخل ہونے والی ہے۔ میرے خیال میں اگر انہیں پنجاب میں داخل ہونے سے روکا گیاتو موجودہ جمہوری اداروں کو بہت زیادہ نقصان ہوگا۔ پہلے بھی ان جمہوری اداروں کی شفافیت پر کئی طرح کے سوالیہ نشان ہیں۔‘‘

میں نے پوچھا کہ ’’آ پ کے خیال میں ملک کسی نئے مارشل لاء کی طرف جارہا ہے ‘‘

اس نے کہا ’’نہیں قطعاً نہیں۔ہرگز نہیں ۔ہاں طرزِ حکمرانی بدل جانےکے امکانات ہیںکیونکہ موجودہ جمہوریت کا غلط استعمال پاکستان کی تباہی کا سبب بن رہا ہے ۔آئی ایس پی آر کے ترجمان جنرل عاصم باجوہ کے گڈ گورننس کے حوالے سے جو پریس ریلیز جاری کی گئی اس کے بین السطور میں یہی کچھ کہا گیا ہے ۔میری اُن سے گزارش ہے کہ وہ اِس پریس ریلز کی تھوڑی سی وضاحت اور کریں تو معاملات بالکل واضح ہوجائیں۔ پاکستانی قوم اس دن سے جنرل عاصم باجوہ کی حکمت بھری عظمت کی قائل ہوچکی ہے جب جنرل راحیل شریف نے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی تھی اور جمہوریت کاایوان آوازوں کے شعلوں سے بھر گیا تھا تو جنرل عاصم باجوہ نے صاف الفاظ میں کہہ دیا تھا کہ یہ ملاقاتیں حکومت کی خواہش پر ہوئی ہیں ۔‘‘

میں نے پھر سوال کیا کہ ’’جمہوریت کا غلط استعمال اور طرز حکمرانی کی تبدیلی، کچھ اس کی وضاحت کیجئے‘‘

اس نے کہا’’ جمہوریت کا غلط استعمال یہ ہے کہ جنہیں ستر فیصد لوگ پسند نہیں کرتے۔ انہیں اقتدار مل جاتا ہے ۔وہی عوامی نمائندے سمجھے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر ایک حلقہء انتخاب میں تین لاکھ ووٹ ہیں تو ان میں تقریباً ڈیڑھ دو لاکھ ووٹر تو کسی امیدوار کو اس قابل ہی نہیں سمجھتے کہ اسے ووٹ دیں۔یعنی ساٹھ ستر فیصدلوگ ووٹ ڈالتے ہی نہیں۔ باقی تیس چالیس فیصد لوگ جو ووٹ کاسٹ کرتے ہیں ان کے ووٹ دو یا تین امیدواروں میں ضرور تقسیم ہوجاتے ہیں۔یعنی جیتنے والے کے حصے میں تقریباًپندرہ بیس فیصد ووٹ آتے ہیں ۔یہ ہے جمہوریت کا غلط استعمال۔

جہاں تک طرزِ حکمرانی میں تبدیلی کی بات ہے تو اس کا مفہوم صرف اتنا ہے کہ ملک کو ’’گڈ گورننس‘‘ کی طرف لایا جائے۔تاکہ احتساب اور انصاف طاقتور کی گرفت سے باہر ہو۔ قاتل، چور اور ڈاکو اپنے انجام کو پہنچیں ۔زندگی کی بنیادی ضروریات ہر شخص کو میسر ہوں ۔جمہوری انتخابات واقعتا جمہوری ہوں اور اُن میں بے داغ اور اہل لوگ سامنے آئیں۔ لوگوں کو کسی دبائو کے بغیر ووٹ دینے کا حق ملے ۔وسائل کی تقسیم ملک کے تمام حصوں میں برابر ہو۔ طاقت کے تمام ایوان اور ادارے ایک پیج پر ہوں۔ واقعتا لوگوں کیلئے لوگوں کی حکومت ہو۔ ہر شخص اقتدار میں حصہ دار ہو اورہر شخص تک جمہوریت کے ثمرات پہنچیں۔ یہ نہ ہو کہ جنوبی پنجاب میں بھوک بلکتی پھرے اور لاہورکو پیرس بنایا جارہا ہو۔ اس پر لطف کی بات یہ ہے کہ شاعرِ لاہورکے ہونٹوں پرپھر بھی یہی دعا ہے ۔ترا مکہ رہے آباد مولا۔ مرے لاہو ر پر بھی اک نظر کر ۔‘‘اِس دانشور سے یہ ساری گفتگو میانوالی میں پیر پیہائی کے مقام پر ہوئی جہاں کالاباغ ڈیم کی تعمیر کیلئے کچھ نقل و حمل جاری ہے۔

217 — منظر نامہ کسی وقت بھی بدل سکتا ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-217 | ↑ فہرست

منظر نامہ کسی وقت بھی بدل سکتا ہے

====================

منظر نامہ کسی وقت بھی بدل سکتا ہے

منصورآفاق

عمران خان نے کہاتھا ’’میں نے پانچ ورلڈ کپ کھیلے لیکن 92جو کہ میرا آخری ورلڈ کپ تھا اس سے پہلے مجھے کبھی نہیں لگا تھاکہ ہم ورلڈ کپ جیت سکیں گے ۔ میں1987 کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہو گیا تھا کرکٹ جو میرا جنون تھا اس کا شوق مجھ میں سے ختم ہوتا جا رہا تھا - لیکن جب مجھے پاکستان کی خاطر واپس آ نے کیلئے کہا گیاتو آگیا۔میں پھر کرکٹ چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہا تھا تو مجھے شوکت خانم کینسر اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کی طرف سے کہا گیا کہ اگر میں نے کرکٹ چھوڑ دی تو اسپتال کے لئے فنڈجمع کرنا مشکل ہو جائے گا - یعنی اس کے بعد میں جتنی کرکٹ کھیلا اس کامقصد صرف اسپتال کی تعمیر تھی اور یہی قوت مجھے آگے بڑھاتی رہی -‘‘

اس وقت نئے پاکستان کی تعمیر عمران خان کا واحد مقصد ہے۔ اس کے ہر عمل کا مقصد صرف اور صرف پاکستان ہے سو یہی قوت یہی جذبہ یہی جنون اسے مسلسل آگے بڑھاتا جارہا ہے ۔یقینا َفیروزمندیاں اور کامرانیاں اس کےقدم چومنے والی ہیں ۔عمران خان کی فتح مندیوں کے انداز کو سمجھنے کیلئے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ انہوں نے ورلڈ کپ کس طرح جیتا تھا ۔بے شک ورلڈ کپ کیلئے جو ٹیم سلیکٹ کی گئی تھی وہ کمزور ٹیم نہیں تھی مگرآغاز ہی میں دو میچ ونر کھلاڑی وقار یونس اور سعید انور ٹیم سے باہر ہوگئے تھے ۔ایک اچھی ٹیم میں چار میچ ونر ہوتے ہیں۔اگر کہیں پانچ میچ ونر ہوں تو کمال ہوجاتا ہے ۔سو ورلڈ کپ میں یہ ٹیم تمام پریکٹس میچزہار گئی ۔ پھر سری لنکا سے شکست کھائی ۔پھر سائوتھ افریقہ سےہار گئی ۔یعنی ٹیم وہاں پہنچ چکی تھی جہاں بڑی بڑی ٹیمیں ہاتھ کھڑے کردیتی ہیں عمران خان نے وہاں سے واپسی کاسفر شروع کیااور کرکٹ کی تاریخ بدل دی۔وہ لوگ جویہ سوچ کر خوشی کے شادیانے بجا رہے ہیں کہ بلدیاتی انتخاب میں تحریک انصاف کی شکست یادو ڈھائی ہزار ووٹوں سے علیم خان کی شکست کا مفہوم یہ ہے کہ اب عمران خان پاکستانی سیاست کا ورلڈ کپ نہیں جیت سکتا تو وہ خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں یا خود فریبی کا شکار ہیں۔تحریک انصاف جو اس وقت واحد اپوزیشن جماعت ہے ۔وہ کسی بھی وقت ملک کاسیاسی منظرنامہ بدل سکتی ہے ۔ میں نے پی ٹی آئی کو واحد اپوزیشن پارٹی اس لئے کہا کہ اسپیکر کے انتخابات میں یہ بات کھل کر سامنے آگئی کہ باقی تمام پارٹیاں دراصل نون لیگ کی ہی ایک مختلف شکل ہیں اور تو اور اس مرتبہ ایاز صادق کیلئے پرویز الہٰی بھی ووٹ مانگتے پھرتے تھے۔ خود پیپلز پارٹی کے ایک لیڈر نے مجھ سے کہا کہ ایک سو بائیس پر ہمارے دو امیدوار تھے۔ ایک بلاول بھٹو کو دکھانے کیلئے لڑا رہے تھے اور دوسرا آصف زرداری کی طرف سے جیتنے کیلئے تھا اور وہی جیتایعنی ایاز صادق۔ ایاز صادق پھر اسپیکر بن گئے ہیں یہ علیحدہ بات ہے کہ عمران خان ا ب بھی یہی سمجھتے ہیں کہ پھر دھاندلی ہوئی ہے اس لئے ایاز صادق زیادہ دیر تک اسپیکر نہیں رہ سکیں گے ۔بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے درمیان بہت سے معاملات پر بالکل وہی صورت احوال ہے جوتا ثر ہے کہ افواج پاکستان اور موجودہ حکومت کے بیچ ہے ۔یعنی دونوں ایک پیج پر ہیں بھی اور نہیں بھی ۔آصف زرداری چاہتے ہیں کہ پنجاب کو مکمل نون لیگ کے حوالے کردیا جائے اور پیپلز پارٹی کوسندھ اور باقی صوبوں میں مضبوط کرنے کی کوشش کی جائے ۔جبکہ بلاول بھٹو کا خیال ہے کہ اگر پیپلز پارٹی کا وجود پنجاب میں زندہ نہیں رہے گا تو وہ ملک میں کبھی دوبارہ اقتدار حاصل نہیں کرسکے گی۔ اس کے برعکس آصف زرداری آئندہ حکومت نون لیگ کے ساتھ مل کر بنانا چاہتے ہیں ۔میرا ذاتی خیال ہے کہ جب تک پیپلز پارٹی سے آصف زرداری کا سایہ مکمل طور پر اٹھ نہیں جاتا ۔اس وقت تک اِس پارٹی کے مردہ جسم میں جان نہیں پڑ سکتی مگر بلاول بھٹو کیلئے ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ آصف زرداری ان کے والد ِ محترم ہیں ۔ کچھ لوگوں نے بلاول بھٹو سے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے جس طرح اپنی والدہ محترمہ نصرت بھٹو سے پیپلز پارٹی واپس لے لی تھی بالکل اسی طرح وہ بھی اپنے والد سے اپنی پارٹی کو مکمل طور پر واپس لے لیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ بلاول بھٹو اگر فیصل کریم کنڈی اورندیم افضل چن جیسے بے داغ لیڈروں کو سامنے لائیں اور خورشید شاہ اور قائم علی شاہ جیسے اپنے بزرگوں سے رہائی حاصل کرلیں توعین ممکن ہے کہ پارٹی کی رگوں میں خون دوڑنے لگے لیکن ان سے بھی زیادہ ضروری بات پیپلز پارٹی کیلئے پالیسی کی تبدیلی ہے ۔پیپلز پارٹی اگر نون لیگ کو چھوڑ کر تحریک انصاف کے قریب آتی ہے تو دوبارہ زندہ ہوجائےگی ۔اس بات سے کسی موسم شناس کوانکار نہیں کہ مستقبل قریب میں تحریک انصاف کی حیثیت اُس پارس کے پتھر کی ہوگی جس کے چھو لینے سے چیزیں سونا بن جایا کرتی ہیں ۔بلاول بھٹو کے پاس فیصل کریم کنڈی ایک ایسی طاقت ہے کہ اگر بلاول بھٹو اِس طاقت کا درست استعمال کرلیتے ہیں تو انہیں پنجاب اور صوبہ پختون خوا میں حیرت انگیز کامیابیاں نصیب ہونگی ۔میں فیصل کریم کنڈی کو ذاتی طور پرجانتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ قدرت نے اسے بے پناہ صلاحیتو ں سے نوازا ہے ۔وہ جہاں بڑے سے بڑے سیاسی خاندان کو دوبارہ پیپلز پارٹی میں لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہاں سڑک پر جوتے پالش کرنے والے بچے کو اٹھا کر اپنی چھاتی سے لگا نے کی ہمت بھی رکھتے ہیں۔ انکے دامن میں سینکڑوں لٹے پٹے خاندان اب بھی عزت کی زندگی بسر کررہے ہیں۔ ویسے میرے نزدیک تو فیصل کریم کنڈی جیسے لوگوں کو تحریک انصاف میں ہونا چاہئے۔

218 — ایک یومِ اقبال کی یاد

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-218 | ↑ فہرست

ایک یومِ اقبال کی یاد

====================

ایک یومِ اقبال کی یاد

منصورآفاق

صبح علامہ اقبال کا یوم پیدائش ہے مگر چھٹی نہیں ہے۔ اُس دن بھی یوم ِ اقبال تھا اور چھٹی بھی تھی ۔اسے مزاراِقبال پسند آیا تھااس نے جتنے مزار بھی ابھی تک دیکھے تھے یہ ان سے مختلف تھا۔اِس مزار کے پہلو میں بادشاہی مسجد تھی جس کے فلک بوس میناراقبال کے شاہینوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے تھے۔ سامنے بارہ دری تھی ۔ پیچھے شاہی قلعہ کا دروازہ تھا۔ مزار کے کونوں میں چارچھوٹے چھوٹے سائبان تھے ہر سائبان کے تلے باوردی سپاہی ایستادہ تھا۔سنگین چڑھی رائفل کے ساتھ۔یہ مزار یقیناََ شام کے بعدکسی اور طرح سے نظر آتا ہو گا مگر اس وقت توسورج پوری طرح ا پنی شعاعوں کے ساتھ تھا۔وہ مزار کے باہرکھڑا تھا۔ پریشان حال تھا۔ مزار کو دیکھ کر اسے کسی انجانے سکون کا احساس ہوا۔اسے یہ سکون پچھلے کئی دنوں کے بعد محسوس ہو ا تھا۔اس کے ساتھ ایک خاتون بھی تھی اسے مزار کے اطراف میں کھڑے سپاہی پسند نہیں آئے تھے۔ وہ دونوںدیور بھابھی تھے۔دوسو میل کا سفر کر کے یہاں پہنچے تھے۔وہ یہ مزار دیکھنے نہیں آئے تھے انہیں شاہی قلعہ میں کسی سے ملناتھا ۔دراصل اس قلعہ میں اُس خاتون الماس کا شوہر قید تھااوران کے پاس قلعہ میں متعین ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کے نام کسی کا خط تھا مگر وہ ابھی ڈیوٹی پر نہیں پہنچا تھا۔الماس نے اپنے دیور سے کہا’’ مزار کے اردگرد سپاہی کیوں کھڑے ہیں ۔یہ تو ایک شاعر کا مزار ہے۔کیا اسے بندوقیں دیکھ کر تکلیف نہیںہوتی ہوگی‘‘۔ اسکے دیور وقاص نے ایک بار پھر سپاہیوں کی طرف دیکھا اور کہا’’شاعر نے خودہی تو کہا تھا کہ تیغوں کے سائے میں ہم پل کر جواں ہوئے ہیں ۔خنجر ہلال کا ہے قومی نشاں ہمارا۔

’’وہ پولیس والا کب تک آئے گا ہم کو جس سے ملنا ہے ‘‘ الماس نے کہا

’’ابھی تو پوچھ کر آیا ہوں۔تم ادھر مسجد کی سیڑھیوں پر جاکر بیٹھ جائو۔ تھک جائو گی‘‘ وقاص بولا

’’پتہ نہیں اس سنگلاخ دیوار کے پیچھے تمہارے بھائی کِس حال میں ہونگے‘‘ الماس یہ کہتے ہوئے بادشاہی مسجد کی سیڑھیوں کی طرف چل پڑی۔اور وقاص مزار کے اندر چلا گیا وہاں کچھ لوگ اور بھی موجود تھے جو فاتحہ خوانی کیلئے آئے ہوئے تھے وقاص نے بھی ہاتھ اٹھادئیے اور اقبال سے کہنے لگا’’میںایک شاعرکا بھائی ہوں اور وہ شاعر تمہاری قبر سے ذرا فاصلے پر شاہی قلعہ میں سچ لکھنے کی سزا کاٹ رہا ہے۔اس کیلئے دعا کی درخواست ہے ۔آنکھوں سے آنسوئوںکے پرندے نکلے اور دعا کیلئے اٹھے ہوئے ہاتھوں پر آکربیٹھ گئے ۔اسے خیال آیاکہ یہ جو میںنے مزارِ اقبال پر دعا مانگی ہے اِسے قبولیت کاشرف مل گیا ہے ۔وہ مزار سے باہر آیااورآہستہ آہستہ چلتا ہوا بادشاہی مسجد کی سیڑھیوں کی طرف گیا جہاں اس کی بھابھی بیٹھی تھی ۔جاکر اس کے پاس بیٹھ گیا اور کہا ’’علامہ اقبال سے بات ہوئی ہے۔ انہوں نے فارسی کے دو شعر سنائے ہیں ۔اُن کا مفہوم ہے کہ تیرا دل ایک زرد گھاس کی طرح کیوںلرز رہا ہے۔ اپنی خودی کو پختہ تر رکھ۔تُو مرنے کے بعد بھی زندہ رہے گا‘‘الماس بولی۔’’ اقبال کا اگر اس آمر ضیاسے واسطہ پڑتا تو سب فارسیاں بھول جاتے‘‘

بھابھی کا جواب سن کر وہ وہاں سے اٹھ گیااور سیڑھیاں چڑھنے لگا۔ مسجد کے صحن میں داخل ہوا۔ خیال آیا یہ اللہ کا گھر ہے کیوں نہ اللہ کی عدالت میں مقدمہ پیش کیا جائے ۔ سننے والا تو صرف وہی ہے پھر یاد آیا کہ میری وہ امی کئی دن سے مسلسل قرآن حکیم پڑھ پڑھ کر اللہ سے اپنے بیٹے کی رہائی کیلئے دعائیں مانگ رہی ہیںجس نے کبھی کوئی ایسا عمل نہیں کیا جو سنتِ رسول کے خلاف ہو ۔ پھر خیال آیا کہ لبِ فرات جب اسی طرح کا کوئی سلسلہ تھا تو اللہ تعالی نے فوری طور پر کوئی مداخلت نہیں کی تھی۔وہ یہی سوچتا ہوا واپس مزارِقبال کے سامنے آ کھڑا ہوا۔اس کے قریب درخت کے نیچے کوئی فقیر اپنی موج میں اقبال کا یہ شعر پڑھتا جا رہا تھا

خدانے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

وہ فقیر کے پاس ہی زمین پر بیٹھ گیا ۔کافی دیر بیٹھا رہا پھر بھابھی کی طرف چل پڑامگر وہ وہاں نہیں تھی۔ کافی تلاش کے بعد اسے الماس علامہ اقبا ل کے مزار کے اندر مل گئی جہاں وہ رو رو کر دعا کر رہی تھی اتنے میں کچھ سپاہی آگئے انہوں نے سب لوگوں کو مزار سے نکال دیا کہ گورنر پنجاب کسی غیر ملکی مہمان کے ساتھ مزار اقبال پر پھول چڑھانے آرہے ہیںمزار پر پھول چڑھانے کی تقریب ہوئی اور جب گورنر پنجاب واپس جانے لگے تو الماس نے بھاگ کر ان کے پائوں پکڑ لئے۔ سپاہی الماس کی طرف لپکے مگر اس سے پہلے غیرملکی مہمان خاتون نے بڑی شستہ اردو زبان میں الماس کو نیچے سے اٹھاتے ہوئے کہا’’مجھے بتائیے آپ کو کیا پریشانی ہے میںانہیں کہوں گی کہ آپ کو انصاف ملنا چاہئے ‘‘تو الماس نے کہا ’’ میں ایک شاعر کی بیوی ہوں اور میرا شوہر سامنے قلعہ میں پولیس کے تشدد کا شکار ہے ۔۔اس کا جرم صرف سچ لکھناہے۔ پھراس غیر ملکی خاتون کی گہری دلچسپی کی وجہ سے الماس کا شوہر رہا کردیاگیاوہ خاتون جرمن نژاد مشتشرق این میری شمل تھیں۔اُس روز نومبر کی نو تاریخ تھی اور چھٹی تھی کل مگر نہیں ہے ۔اگلے ماہ پچیس دسمبربھی آئے گا کیا اس کی بھی چھٹی نہیں ہوگی

219 — جمہوریت کا تسلسل

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-219 | ↑ فہرست

جمہوریت کا تسلسل

====================

جمہوریت کا تسلسل

موجودہ حکمران بھی بڑے سیدھے سادے لوگ ہیں ان کے معاملات دیکھ کرلگتا ہے کہ عمر بھر لاہور میں رہ کر بھی بیچارے میری طرح ’’پینڈو کے پینڈو‘‘ ہی ہیں۔پینڈو کے حوالے سے ایک بڑا مشہور لطیفہ ذہن میں در آیا ۔چلئے دوبارہ بلکہ سہہ بارہ سن لیجئے کہ ایک پینڈو شہر میں ایک بہت اونچی بلڈنگ کو دیکھ رہا تھا،قریب سے چالاک شہری گزرا اور اس نے پوچھا کہ کونسی منزل دیکھ رہے ہو پینڈو بولا ’’دسویں‘‘ چالاک شہری نے کہا ’’چلو نکالو دس روپے‘‘ پینڈو نے دس روپے اسے دیئے تو قریب کھڑے ہوئے شریف شہری نے اسے کہا کہ یہ شخص تمہیں بے وقوف بنا گیا ہے ۔ پینڈو ہنس کر بولا ’’اس نے مجھے کیا بے وقوف بناناتھا بے وقوف تو اسے میں نے بنایاہے، شریف شہری کو بڑی حیرت ہوئی اور کہا ’’وہ بھلا کیسے‘‘ تو پینڈو کہنے لگا ’’ میں تو چودہویں منزل کو دیکھ رہا تھا جبکہ بتائی میں نے اسے دسویں ہے‘‘۔

اس وقت حکومت کے معاملات ایسے ہی چل رہے ہیں۔ جیسے بجلی پیدا کرنے والوں کر دے دیئے ہیں مگر لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی اور جب ان سے کہا ہے کہ کمپنیاں حکومت کے ساتھ چکر کر گئی ہیں توفرمایا، انہوں نے ہمیں کیا بے وقوف بنانا تھا بے وقوف تو ہم نے بنایا ہے ۔ ہم نے یہ رقم انہیں نئے نوٹ چھاپ کر دے دی ہے یعنی حکومت کا اس ادائیگی میں صرف کاغذ اور پرنٹنگ کا خرچہ ہوا ہے۔

حکومت نے کچھ ایسا ہی بے وقوف آئی ایم ایف کو بھی بنایا ہے اور اس سے رقم وصول کر لی ہے ۔

شرائط کا کیا ہے اور ان کی حیثیت کیا ہے حکومت کو اس سے کیا حکومتی اہلکاروں نے توصرف کاغذوں پر ہی تو دستخط کئے ہیں نا۔ ایسے دستخط وہ برسوں سے بنکوں کے کاغذات پر کرتے چلے آرہے ہیں۔اب یہ تو وقت بتائے گا کہ دونوں پارٹیوں میں سے چالاک کون ثابت ہوا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے بھی حکومت سے وہی سلوک کیا ہے جو اُس پینڈو کے ساتھ کیا گیا تھا یعنی انہوں نے اپنا مفاہمتی آڈریننس میعاد ختم ہوجانے کے باوجود بھی برقرار رکھا ہوا ہے ۔وہی مفاہمتی آرڈیننس جس سے ایک کھرب اور پندرہ ارب سے زیادہ کی کرپشن معاف کی گئی ہے۔ آٹھ سو سے زیادہ سیاسی مقدمات کا خاتمہ ہوا ہے۔ چالیس سیاست دان اور چھ سو کے قریب بیوروکریٹس پر لگائے جانے والے الزامات واپس لے لئے گئے ہیں ۔دوہزار تین سو ستر فوجداری مقدمات ختم ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر مقدمات کی سزا سات سے دس سال کے درمیان تھی۔ اگرچہ سپریم کورٹ اس کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے ۔اسی چکر میں ایک وزیراعظم کو بھی گھر روانہ کر چکی ہے مگر وہ مفاہمتی آرڈیننس ہے ختم ہونے کا نام بھی نہیں لے رہا۔ بے شک سیاسی انتقام سے زیادہ بری حرکت اورکوئی نہیںہو سکتی۔آصف زرداری اور بے نظیر بھٹو کے خلاف جومقدمات نواز شریف کے سابقہ دور میں قائم کئے گئے تھے،نواز شریف نے میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرکے ان تمام کی یاد کو بھی دریائے ٹیمز میں بہادیا تھاشاید وہ ان مقدمات کی اصل حقیقت جانتے تھے۔ بے نظیر کے خلاف قائم کئے جانے والے ایک مقدمہ میں تو محترمہ نے، نوازشریف اور فیصلہ کرنے والے جج کے درمیان اس مقدمہ کے حوالے ہونے والی گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ بھی اس وقت کی اعلیٰ عدالت کو مہیا کرادی تھی۔ بہرحال مقدمات بہت سنگین تھے۔ مقدمات کی سنگینی کا اندازہ اس بات لگائیے کہ بے نظیر بھٹو اور ان کے شوہر آصف زرداری کے خلاف ایک مقدمہ منشیات کی اسمگلنگ کا بھی تھا۔ سوئٹزز لینڈ میں چلنے والے مقدمہ میں حکومتی موقف یہ تھا کہ اس سرمایہ میں وہ سرمایہ بھی شامل ہے جو سابق وزیراعظم پاکستان اور ان کے شوہر نے منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل کیا ہے۔ منشیات کی اسمگلنگ کا یہ کیس شیخوپورہ میں بنایا گیا اس کے متعلق زیادہ تفصیل سے ڈاکٹر شیرافگن کے ایک سگے بھائی بتاسکتے ہیں جو ان دنوں شیخوپورہ میں ڈی ایس پی ہوا کرتے تھے۔

ان کو اس کی تفصیل اس لئے بھی یاد ہوگی کہ انہوں نے اس مقدمے کو درج کرنے سے انکار کردیا تھا اور یہ کارنامہ پھر کسی اور پولیس آفیسر کو سرانجام دینا پڑاتھا۔کہتے ہیں جب تک آصف زرداری جیل میں رہے ان کی کرپشن سے حاصل کیا ہوا تمام سرمایہ جاوید پاشا کے پاس تھا۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب برطانیہ میں جاوید پاشانے ’’پاکستانی چینل‘‘ کے نام سے ایک ٹی وی چینل کا آغازکیا تھا میں بھی اتفاق سے کچھ عرصہ ان کے ساتھ رہا۔ سرمایہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ پاکستانی چینل جاوید پاشا بمشکل دو سال چلا سکے تھے اور پھر اسے سونا بیچنے والوں نے خرید لیا تھا۔ جب جاوید پاشا کا پاکستانی چینل ڈوب رہا تھا تو انہوں نے مجھے کہا تھا کہ کہیں سے اس پروجیکٹ میں انوسٹمنٹ کرائو،وگرنہ یہ سب کچھ گولڈ والے لے جائیں گے کیونکہ ان کے پہلے ہی 33فیصد حصص ہیں اور وہ 33فیصد اور لینا چاہتے ہیں اور اگر ہم لوگ کہیں سے انوسٹمنٹ کرانے میں کامیاب نہ ہوئے تو چینل کا کنٹرول ان کے پاس چلا جائے گا۔ ہم لوگ اس مقصد میں کوشش کے باوجود بھی کامیاب نہ ہو سکے تھے اور گولڈ والوں نے آکر پاکستانی چینل سنبھال لیاتھا بلکہ اس کا نام تک بدل دیا تھا۔

جاوید پاشا 33فیصد کے حصص رکھنے کے باوجود بڑی بیچارگی کے عالم میں یہ سب کچھ دیکھتے رہے۔اس وقت میں نے انہیں کہا تھا کہ یہ آصف زرداری کا سرمایہ کس مقصد کیلئے آپ نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے ،تو کہنے لگے’’اپنی عزت سے زیادہ پیاری کوئی چیز نہیں ہوتی اگر میرے پاس کوئی اس طرح کی رقم ہوتی توکیا یہ سب کچھ میں ہونے دیتا‘‘۔ میں نے پوچھا کہ’’ اگر آپ کے پاس بھی آصف زرداری کی رقم نہیں ہے تو پھر کس کے پاس ہے‘‘ ۔ کہنے لگے’’کسی کے پاس بھی نہیں۔ یہ جو اس کی کرپشن کے قصے مشہور ہیں یہ سب ایجنسیوں کا پروپیگنڈا ہے‘‘۔ میں نے بے اعتباری سے کہا کہ اگرآپ کہیں کہ اس وقت رات ہے تو میں سورج کو دیکھتے ہوئے کیسے یقین کر لوں گاکہ اس وقت رات ہے۔ پاشا صاحب بولے ’’یہی کسی کاکمال ہے۔ جھوٹ میں یہ قوت ہوتی ہے کہ اسے بار بار دہرایا جائے تو وہ سچ میں بدل جاتا ہے۔ میرا ذہن کبھی ان کی بات ماننے کیلئے تیار نہیں ہوا تھا مگر جب خود نوازشریف نے ان کے ساتھ مفاہمت کی تھی اور ان سب باتوں کو حرف ِ مکرر کی طرح مٹادیا تھا تو مجھے احساس ہوا تھاکہ شاید جاوید پاشا ٹھیک ہی کہتے تھے۔ پیپلزپارٹی کے خلاف پچھلے پانچ برس شہباز شریف پھر اسی کرپشن کے خلاف نعرے لگاتے رہے ہیں اور میں حیرت سے دیکھتا اور سوچتا رہا مگر اس وقت آصف زرداری اور نوازشریف کی قربت دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ وہ نعرے صرف سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے تھے اور اس وقت نوازشریف کو جمہوریت کے تسلسل کے لئے پیپلزپارٹی کی ضرورت ہے۔

220 — ادھی لعنت دنیا تائیں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-220 | ↑ فہرست

ادھی لعنت دنیا تائیں

====================

ادھی لعنت دنیا تائیں

چینی صدر سے بلاول بھٹوکی ملاقات کی خبرپڑھی تو صدراوباما اور وزیر اعظم نواز شریف ملاقات یاد آگئی۔حکمرانوں کے رویے ملکوں کی پالیسیوں کے عکاس ہوتے ہیں پھرذہن میں پیر اعجاز لہراگئے ۔کئی سال پرانی بات ہے۔میں اور مظہر برلاس ایک رات ایک عالم دین دوست کے ساتھ اسلام آباد سے لاہور جارہے تھے۔راستے میں خاصی دیر پیر صاحب کا ذکر ِ خیر رہا۔مظہر برلاس نے بتایا کہ آج کل وہ صدر ہائوس چھوڑ کر گوجرانوالہ اپنے گھر گئے ہوئے ہیںہماری باتیں سن کر ہمارے دوست نے ضد کی کہ ان سے مل کرہی لاہور جائیں گے۔ہم موٹروے سے ا تر آئے، گوجرانوالہ پہنچے تو صبح کے چار بج رہے تھے۔سوچا کہ شریف آدمیوں کی طرح صبح ان کے گھر جایا جائے ۔ابھی کہیں آرام کرلیتے ہیں ۔ ہم ایک ہوٹل میں داخل ہوئے اوروہاں ہوٹل والے سے جھگڑا ہوگیا۔جھگڑا ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا تھاکہ مظہر برلاس کے فون کی بیل بجی ۔ دوسری طرف پیر صاحب تھے ۔کہنے لگے۔لڑو مت میں جاگ رہا ہوں گھر آجائو۔پیر صاحب کا گھر میری توقع سے کہیں زیادہ فقیرانہ تھا۔سواس مجذوب نما شخص میں میری دلچسپی بڑھ گئی ۔اُس روزایک بات انہوں نے یہ بھی کہی تھی کہ بلاول جب بھی اقتدار میں آئے گاچین کی مدد سے آئے گا۔میں ہنس دیا تھااورمظہر برلاس نے کہاتھا۔’’چین امریکہ نہیں ہے۔وہ دوسروں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔‘‘اور وہ خاموش ہوگئے تھے ۔آج جی چاہ رہا ہے کہ اس دن کی گفتگو کا کچھ حصہ میںقارئین کے سامنے پیش کروں۔یہ باتیں انذ کی ہیں مگرلفظ میرے ہیں۔

’’یہ ڈپریشن کا دور ہے۔ انزائٹی کا عہد ہے۔بے چینی اوربے قراری کا زمانہ ہے ۔آئیے کچھ دیر اپنے اندرقیام کرتے ہیں ۔لاشعور میں جھانکتے ہیں۔دل کے دریا میں اترتے ہیں۔ من کو کھوجتے ہیں ۔بیتی ہوئی ساعتوں کی طرف دیکھتے ہیں۔گزشتہ چند سالوں میں جتنی باتیں، جتنے دکھ ،جتنی حسرتیں ،جتنی نارضگیاں،جتنی مسرتیں ،جتنے خواب ،جتنے خیال، جتنی آرزوئیں،جتنی تمنائیں، جتنے منظر ،جتنی فلمیں ،جتنی کتابیں اپنی ہم سفر رہی ہیں یاتوہم انہیں بھلا چکے ہیں یانظرا نداز کرچکے ہیں،ان کی موجودگی غیر موجودگی میں بدل چکی ہے ۔ ایک بات جو کئی برس پہلے ہوئی تھی جسے ہم نے پھر کبھی یادہی نہیں کیا ۔اُس کی طرف دھیان ہی نہیں دیا ۔اس کو طاقِ نسیاں میں کہیں گم ہوجانا ہے ۔ذرا اپنے اندر جھانک دیکھئے ۔کہ گزری ہوئی باتیں موجود ہیں یا نہیں۔اسی طرح پیچھے چلتے جائیے۔ زندگی کے تمام سالوں کی بھولی ہوئی مردہ باتیں یہاں زندہ نظر آئیں گی ۔ان میںکچھ پھول بن کر کھل رہی ہونگی توکچھ عفریت بن چکی ہوں گی ۔دیکھئے جیسے ہی ہم اپنے اندر داخل ہوئے ہیں ،کچھ عفریت جاگ پڑے ہیں۔ جوکھلتی ہوئی کلیوں کو روندتے ہوئے ہماری طرف بڑھ رہے ہیں ۔ اورپھر اس سے پہلے کہ کوئی درد کا عفریت ہمیں نگل جاتاہم نے پیچھے کی طرف دوڑ لگادی ہے ۔ابھی ہم اپنے اندرکے دروازے تک بھی نہیں پہنچے تھے کہ باہر نکل آئے۔یہ تو اندر کی کائنات کے باہر کا منظر تھا۔اندرکی کائنات کے سامنے یہ باہرکی کائنات جس میں رہتے ہیں کچھ بھی نہیں ہے۔

ہم من کی دنیا سے کیوں ڈر گئے صرف اس لئے کہ اسے ہم جانتے ہی نہیں ۔ہم اس سے کبھی ملے ہی نہیں ۔اس طرف کبھی گئے ہی نہیں۔ذرا سوچئے ہم کبھی اپنے آپ سے ملے ہیں ۔ کبھی نہیں۔ہم نے کبھی اپنی ذات کے ساتھ وقت نہیں گزارا۔ اگر کبھی تنہائی میسر آئی بھی تو ہم نے عبادت کر لی۔ مناجات سے دل لگالیا ۔کسی مقدس شجر پر آنسوئوں کے ستارے ٹانک دئیے ۔ اپنی ذات کے ساتھ وقت نہیں گزارا۔صرف اس لئے کہ ہم ایک طے شدہ معاشرت میں جسم کے طے شدہ اصولوں کے ساتھ تین حصوں میں رہتے آرہے ہیں۔ ایک حصہ ہم سو کر گزارتے ہیں۔ایک حصہ ضروریاتِ زندگی کی تلاش میں گزارنا پڑتا ہے اور تیسرا حصہ ہم اپنی فیملی اپنے دوستوں ،اپنی مسرتوں اور دکھوں میں کاٹ دیتے ہیں ۔ہمارے پاس اپنے ساتھ گزارنے کیلئے وقت ہے ہی نہیں ۔ہم ہر کام اپنے فائدے کیلئے کرتے ہیں۔اللہ کے دربار میںبھی اپنی خواہشوں کی تکمیل کیلئے جاتے ہیں۔عبادت کرتے ہیں یا توجنت کے محلات کی طلب میں یا دنیاوی فوائد کیلئے ۔ہمیں صرف اپنے سکھ سے مطلب ہے۔ صرف دنیا و آخرت میں آسائشوں سے بھری زندگی چاہئے ۔ہم مسجدوں ، مندروں ، سیناگاگوں اورکلیسائوں میں خدا کیلئے نہیں اپنے لئے جاتے ہیں۔دنیا کے لالچ میں جاتے ہیں۔ہم دنیا دار ہیں ۔ہمارا اپنے باطن سےکیا واسطہ ۔ہماری زندگی تو بس دو چیزوں کے اردگرد گھومتی ہے۔ایک طرف لالچ ہے اور دوسری طرف خوف۔کبھی اقتدار کا لالچ کبھی اس کے چھن جانے کا خوف ۔کبھی لالچ کی بستیوں میں چیخ چیخ کر کہہ رہے ہوتے ہیں ‘‘یہاں ضمیر برائے فروخت ہے ۔کوئی ہے خریدنے والا۔ ۔کبھی خوف کے عالم میں زمینی خدائوں کے سامنے سجدہ ریز دکھائی دیتے ہیں۔ کبھی جنت میں حور و غلمان کا لالچ سینے میں دھڑکتا ہے کبھی دہکتی ہوئی دوزخ کا ٰخوف جاگ پڑتا ہے۔

پیر اعجاز سے اتنی خوبصورت باتیں سن کر میں نے پوچھا ’’کیا کبھی زرداری صاحب سے بھی ایسی گفتگو کی ہے آپ نے ‘‘تو کہنے لگا۔

’’ادھی لعنت دنیا تائیں ساری دنیاداراں ہو‘‘

221 — میاں محمد بخش انٹرنیشنل کانفرنس

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-221 | ↑ فہرست

میاں محمد بخش انٹرنیشنل کانفرنس

====================

میاں محمد بخش انٹرنیشنل کانفرنس

آخر کاربرطانوی وزیر اعظم ڈیوڈکیمرون کو کہنا پڑ گیا ہے کہ دہشت گردی کی ترویج کرنے والی مساجد اور مدارس بند کردیاجائے گا ۔سیون سیون کے واقعہ کے بعد برطانوی حکومت نے چاہا تھا کہ وہ ایسے مدارس جوبرطانوی بچوں کے دل و دماغ میں نفرت کے بیج بو رہے ہیں،ان پرپابندی عائد کردی جائے مگربرٹش مسلم لیڈر شپ نے حکومت کویقین دلایا تھا کہ برطانوی مسلمان خود انتہا پسندی کے اس عفریت کو کنٹرول کرلیں گے ۔اس سلسلے میں ’’مناب ‘‘ نام کا ایک ادارہ بھی قائم کیا گیاجس کا یہی مقصد تھا۔مگر وہ بری طرح ناکام ہوا۔ برطانیہ میں داعش کے نظریات پروان چڑھتے رہے ایک مخصوص مکتبہ ء فکر کی مساجد کو دی جانے والی فنڈنگ دہشت گردی کیلئے استعمال ہوتی رہی۔ اسلام کی شکل بگاڑی جاتی رہی ۔اس وقت بھی برطانیہ میں ایسے مدارس کی کمی نہیں جہاں بچوں کویہ تعلیم دی جارہی ہے کہ یہودی اور عیسائی تمہارے دوست نہیں ہوسکتے ان کا قتل تمہارے لئے جائز ہے ۔

انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے ہمارے پاس بس ایک ہی راستہ ہے ۔ وہ صوفیائے کرام کا راستہ ہے ۔اس سلسلے کچھ لوگوں نے بہت کام کیا ہے ۔ان میںحضرت سلطان باہو ٹرسٹ کے چیئرمین سلطان نیاز الحسن قادری اور علامہ سید ظفراللہ شاہ سرِ فہرست ہیں۔ پیرسید معروف حسین نوشاہی کا نام بھی اس سلسلے میں بہت اہمیت کا حامل ہے لیکن اس وقت میں اِس شدت پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف کام کرنے والی جس شخصیت کے سحر میں گرفتار ہوں ۔اُس کا نام ظفر تنویر ہے۔

میں اس وقت بریڈفورڈ میں موجود ہوں ،اس شہر سے مجھے عجیب و غریب محبت ہے ۔ میںایک طویل عرصہ لاہور اور اسلام آباد رہا ۔ اب کئی برسوں سے برمنگھم مقیم ہوں ۔ مگر اپنے آبائی شہر میانوالی کے بعد جوشہر مجھے اپنااپنا لگتا ہے ۔وہ یہی ہے ۔یہاںمجھ سے گلیاں گفتگو کرتی ہیں ۔ مکان سرگوشیاں کرتے ہیں ۔درخت بولتے ہیں ،ہوائیں ہمکلام ہوتی ہیں ۔ یہ سارا شہر مجھ سے محبت کرتا ہے ۔ اس محبت میں ناموں کا ایک ہجوم ہے جو میری زبان پر آتے ہیں تو منہ میں مٹھاس بھر جاتی ہیں ۔مگر ایک نام مجھے بہت اپنے دل کے بہت قریں محسوس ہوتا ہے ۔ وہ نام ظفر تنویر کاہے۔حسن و خوبی کے جتنے استعارے ہیں اُنہی سے ہیں ۔اپنے چچا چراغ حسن حسرت کا ترکہ انہوں نے ہی اپنے خانۂ دل میں رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے دنیا میںدہشت گردی کے خلاف میاں محمد بخش کی سنہری تعلیمات پھیلانے کابہت ہی جاندار سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ پرنٹ میڈیااور الیکٹرانک میڈیا کاکامیابی سے استعمال اوربڑی بڑی اہم اور یاد گارکانفرنسز کا انعقاد کیلئے ان کا نام ہی کافی ہے

گذشتہ روزبریڈفورڈ میںمیری آمد کا مقصدانہی کی بپاکردہ دوسری میاں محمد بخش انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت تھی۔گذشتہ سال کی طرح یہ بھی ایک یادگارکانفرنس تھی۔باقی نشستیں تو خیر بھرپور تھیںہی مگر محفل موسیقی میں سائیں ظہور ، صنم ماروی نے جوروح پرور ماحول بنادیا تھا اُس کی کیفیت ابھی لہو سے نکل نہیں رہی ۔پچھلے سال بھی اِسی ہال میں کانفرنس ہوئی تھی ۔اِسی قدیم اور شاندار ہوٹل میں سب لوگ ٹھہرے تھے ۔ ان میںکچھ ایسے بھی تھے جن کی بہت شدت سے یاد آئی۔سہیل وڑائچ تھا سہیل احمد بھی تھا۔ڈاکٹر صغرا صدف تھیں۔ رفاقت علی خان بھی تھا۔فہمیدہ ریاض سے بھی یہیں ملاقات ہوئی تھی ۔ہنس راج ہنس بھی یاد آرہا تھا۔ ہنس راج ہنس سے میری خاصی گفتگو انڈیا پاکستان کے تعلقات پر ہوئی تھی ۔اس کی ایک بات بڑی اہم تھی ۔ اس نے کہا تھا کہ انڈیا پاکستان میںاپنی لابنگ کیلئے بہت کچھ کرتا ہے ۔اس نے پاکستان میں تقریباًہر میدان میں ایسے ذہن تیار کر رکھے ہیں جن دلوںمیںبھارت کے ہر قیمت پر اچھے مراسم کی تمنا ہے۔اس کے بر عکس پاکستان نے اپنے آپ کو صرف کشمیر تک محدود کیا ہوا ہے ۔ پاکستان کو چاہئے کہ پوری انڈین عوام میں اپنے امیج کو بہتر بنانے کیلئے کام کرے ۔شاید پاکستان یہ سمجھتا ہے کہ بھارت میں موجودمسلمان بھارت میں پاکستان کے نمائندے ہیں مگریہ سچ نہیںہے ۔انہیں بھی اپنے ساتھ ملانے کیلئے پاکستان کو کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا‘‘اُس وقت جب وزیر اعظم نواز شریف کے چار نکاتی امن فارمولے کو بھارت نے مسترد کردیا ہے اس وقت سینٹ کی طرف اس کی توثیق کی ضرورت پتہ نہیں کیوں پیش آئی ۔اس وقت تو ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارت کو ہر بات کا جواب اسی کی زبان میں دیا جائے ۔یعنی ہنس راج ہنس کے مشورے کے مطابق ’’کچھ نہ کچھ کیا جائے‘‘ ۔ پاکستان ایسی کوئی امیج بلڈنگ کی مہم میڈیا کی وساطت سے بڑے بھرپور انداز میں کرسکتا ہے۔یہ صرف انڈیا میں ہی نہیں ۔پاکستان کو پوری دنیا اپنی امیج بلڈنگ کیلئے کام کرنا چاہئے ۔دنیا بھر میں جہاں جہاں پاکستانی موجود ہیں انہیں متحرک کرنا چاہئے ۔ کانفرنس میں اگرچہ اس سال بھی بہت لوگ تھے مگر میرے دوستوں میں سے صرف طاہر سرور میر تھا۔سو زیادہ دیراسی سے گفتگو رہی ۔میںپرانی یادیں تازہ کرتا رہااور وہ نئے قصے سناتا رہا۔

کانفرنس کی پہلی نشست جب ختم ہوئی تو بریڈفورڈ یونیورسٹی کے کچھ سٹودنٹس میرے پاس آئے ۔انہوں نے مجھے یونیورسٹی میں منی لانڈرنگ کے موضوع پرایک سیمینار میں شرکت کی دعوت دی جو میں نے قبول کرلی ایک نوجوان نے بتایا ’’ہم اِس سیمینار پاکستان سے معروف ماڈل ایان علی کو بھی بلارہے ہیں‘‘۔ میں نے سوچاکہ شایدیہ کراچی یونیورسٹی پر طنز کررہاہے۔ میں نے کہا کہ’’ تمہیں معلوم ہے ناکراچی یونیورسٹی سے اُس طالب علم کو نکال دیا گیاہے جس نے ایان علی کو بلایا تھا‘‘توکہنے لگا’’ہم نے یہ فیصلہ اسی طالب علم کے ساتھ اعلانِ یک جہتی کے طور پرکیا ہے ‘‘ اب میں کچھ پریشان ہواکہ یہ بریڈفورڈ یونیورسٹی میں کیا ہونے لگا ہے ۔میں نے کہہ دیا ’’ منی لانڈرنگ کرنے والی ایک خاتون کو آپ اتنی زیادہ اہمیت کیوں دے رہے ہیں ۔ ‘‘ وہ ماتھے پہ تھوڑی سی شکنیں ڈال کے بولا’’ہمارا سیمینار ہے ہی اسی موضوع پر کہ منی لانڈرنگ کیا ہے؟ ۔بھارت اگر ایم کیو ایم کو خفیہ فنڈنگ فراہم کرے توبرطانیہ کے نزدیک وہ منی لانڈرنگ نہیں ۔ الطاف حسین کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ آصف زرداری اور محترمہ بے نظیر بھٹو پر سوئٹزرلینڈ میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ چلے تو بے گناہی کی گواہی دینے کیلئے این آراو آجائے۔پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈارتحریری طور پر منی لانڈنگ کا اعتراف کریںتو اسے سابق صدر پرویز مشرف کے جبرمیں شمار کیا جائے ۔

ڈاکٹر قیوم سومرو آصف زرداری کے دورمیں ہر ہفتے ایک بریف کیس اپنے ساتھ دبئی لے جاتے رہیں تو انہیں پروٹوکول ملتا رہے اوربیچاری ایان علی ۔جس پر ابھی تک فردِ جرم بھی عائد نہیں ہوسکی ۔اس کو کوئی طالب علم یونیورسٹی میں بلا لے تو طالب علم کو بھی نکال دیا جائے ، یہ انصاف نہیں ‘‘میں نے انہیں سمجھاتے ہوئے کہا ’’معاملات کی گہرائی کو تم نہیں جانتے ۔ اُس سے تفتیش کرنے والا ایک انسپکٹر قتل بھی ہوچکا ہے ‘‘وہ کہنے لگا ’’یہ بھی بڑے لوگوں کی کوئی سازش ہوسکتی ہے اگروہ بیچاری اتنی طاقتور ہوتی تو اس نے اتنا عرصہ بغیر فردِجرم کے جیل میں نہ گزارا ہوتا‘‘میں نے سوچا کہ انہیں سمجھانا مشکل ہے ۔سومیں انہیں چھوڑ کر کانفرنس کی طرف متوجہ ہوگیا ۔ روشنی اور خوشبو کی کانفرنس کی طرف ۔نوروں نہلائی ہوئی زندگی کی کانفرنس کی طرف۔

222 — تقسیم در تقسیم

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-222 | ↑ فہرست

تقسیم در تقسیم

====================

تقسیم در تقسیم

کہا جاتا ہے کہ آسمانِ مغرب نے ہماری ریاست کے ترکی کیلئے اہم پیغام کواچھی نظر سے نہیں دیکھا۔شاید اسے سورج کی جاسوس شعاعوں نے یہ اطلاع فراہم کردی ہے کہ اس پیغام کا اصل مقصد ترکی اور روس کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرانا ہے ۔سلگتے ہوئے آتش فشاں کو بارشوں سے ہم آغوش کرنا ہے ۔نیٹو نے اس سلسلے میں ترکی کو ہر طرح کی امداد کی پیشکش بھی کی ہے۔ ہوا کے دوش پر کہیں لکھا ہوا ہے کچھ ماچس صفت مملکت چاہتی ہیں کہ ترکی روس کے ساتھ جنگ کا آغاز کرے۔شاید انہیں خوف ہے کہ ان کی اسلحہ بنانے کی فیکٹریاںبند نہ ہوجائیں۔نیٹو کوجہاں اور بہت سے دکھ ہیں وہاں یہ درد بھی خاصا ہے کہ پاکستان نے شام میں ہونے والے روسی حملوں کی حمایت کیوں کی ہے۔اگرچہ نیٹو کی زبان ابھی خاموش ہے مگر اس کے رخساروں کو چیرتی ہوئی تکلیف دور سے دکھائی دیتی ہے۔ترکی بھی پاکستان کی طرح نیٹو کے ممالک کابہت قریبی اتحادی ہے۔ یہ الگ بات کہ باطنی احوال میں جگہ جگہ سوالیہ نشان نظر آتے ہیں۔یہ نظرانداز کرنے والی بات نہیں کہ پہلی بار کسی سازشی ذہن کے حامل مغربی پروفیسر نے دنیا کی جغرافیائی تبدیلیوں میں ترکی کا بھی ذکر کیا ہے ۔دیکھئے اس سازشی ذہن نے مستقبل قریب کا نقشہ کیسے کھینچا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ ہرن کی کھال پر بنے نقشے کو خنجر کے ساتھ کاٹ کاٹ کر نئی تقسیم دکھائی گئی ہے۔ ’’ایک مغربی تباہ کن منصوبے کے مطابق ایک عرب ملک بہت جلد تین حصوں میں تقسیم ہوجائے گاوہاںویٹی کن کی طرح مقدس مقامات پر مشتمل مذہبی ریاست قائم ہوجائے گی ۔یمن کے قرب وجوار میں جو علاقے ہیں وہاں شیعہ ریاست کے قیام کا واضح امکان ہے۔

اس شیطانی سازش میں یہ بھی شامل ہے کہ موجودہ عرب حکومت کی حکمرانی دارالحکومت اور اس کے اردگر د کے علاقے تک محدود کردی جائے ۔ مغربی لابی کے اس سازشی منصوبےکے مطابق ترکی بھی تقسیم ہوجائیگا۔ اُس کے کچھ حصے پر کردریاست نمودار ہوگی۔ کچھ حصہ ممکن ہے داعش کے قبضے میں چلا جائے۔وہاں اہل تشیع کی ایک علویہ ریاست کے خدو خال بھی واضح نظر آتے ہیں ۔اس ہولناک سازش کے مطابق ترکی کے باقی ماندہ حصے پرکمال اتاترک کے ماننے والوں اور صوفی سنیوںکی حکومت ہوگی۔شام کے بھی چار ٹکڑے ہوجائیں گے۔ یہاں بھی ایک ٹکڑے پر کردریاست ہوگی ۔دمشق کے ارد گردکا علاقہ علوی اورصوفی عقیدےکے سنیوں کے پاس رہے گا۔حلب اور رقہ کا علاقہ دولت اسلامیہ کی ریاست میں شامل ہوجائے گا جس کا دارالحکومت’’دابک ہوگا۔ داعش نے اپنے حکومتی میگزین کانام بھی دابک رکھا ہوا ہے ان کا خلیفہ اس وقت بھی اسی شہر میں مقیم ہے۔ عراق میں بصرہ نجف اور بغداد پر مشتمل شیعہ ریاست کا قیام عمل میں آئے گا۔ وہاں ایک چھوٹی سی کرد ریاست بھی بن سکتی ہے اور عراق کاوہ علاقہ جس کی سرحدیں شام سے ملتی ہیں وہ دولتِ اسلامیہ میں شامل ہوجائے گا۔‘یمن بھی ممکن ہے چار حصوں میں تقسیم ہوجائے‘‘۔ میں نے جب یہ گفتگو سنی تھی تومیرے اندر سے آواز آئی تھی کہ اللہ سب سے بہتر خفیہ تدبیرکرنے والا ہے۔اور مجھے یاد آگیا کہ مغربی لابی کی ایسی ہی ایک رپورٹ میں 2015میں پاکستان کی تقسیم کا منظر نامہ پیش کیا گیاتھا مگرآسمان والے نے راحیل شریف بھیج دیاتھاجس نے مستقبل کی تمام پیشگوئیاںایسے مٹا دیں جیسے ریت پر تحریر ہوں۔‘‘

نیٹو کے ممالک کو اس وقت سب سے زیادہ روس سے پریشانی لاحق ہوگئی ہے ۔انہیں لگ رہا ہے کہ شاید روس کی دخل اندازی کے سبب ہم اسرائیل سے لے کر پاکستان تک اس پورے خطے میں سارا کچھ اپنی پلاننگ کے مطابق نہیں کرسکیںگے ۔امریکہ اور روس کے درمیان ہونے والی ویڈیو کانفرنس میںکچھ معاملات میں بہتری آئی ہے مگرمغربی ممالک چاہتے ہیں کہ روس کی اسلامی ممالک کے ساتھ لڑائی شروع ہو تاکہ یہ جی بھر کے ان اسلامی ملکوں کو اپنا اسلحہ بیچ سکیں ۔یقینااسی تناظر میں پاکستان کا ترکی کو دیا گیا حالیہ پیغام ان لوگوںکے لئے پریشانی کا سبب بنا ۔جو اپنے طے شدہ فارمولے سے ادھر ادھر ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے ۔بی بی سی کے مطابق ’’خیال رہے کہ پاکستان کا یہ پیغام ایک ایسے وقت میں ترکی کو ملا جب وہاں دو روز قبل ہونے والے بم دھماکوں میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ شام میں روس کے فضائی حملوں کے خلاف ترکی اور مغربی ممالک متحد نظر آ رہے ہیں۔‘‘

اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں کچھ خفیہ ادارے افغانستان سے جنرل دوستم کوروس بھجوانے میں کامیاب ہوئے کہ وہ روس جا کر ایک بار پھر افغانستان میں اپنی فوجیں داخل کرنے کی دعوت دے۔روس نے جنرل دوستم کی دعوت کو تقریباً نظر انداز کردیاکیونکہ وہ اب افغانستان کے معاملات میں چین اور پاکستان کے مشورے کے بغیر کوئی قدم اٹھانے پر تیار نہیںدوسری طرف پاکستان اور چین کے ساتھ روس کے بڑھتے ہوئے تعلقات اس خطے میں یورپ اور امریکہ کے لئے خطرے کی گھنٹی سے کم نہیں ۔توقع کی جارہی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی اوباما سے ہونے والی ملاقات میں اس موضوع پر بھی غیر اعلانیہ گفتگو ہوگی۔

223 — شام تک دیکھئے کیا ہوتا ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-223 | ↑ فہرست

شام تک دیکھئے کیا ہوتا ہے

====================

شام تک دیکھئے کیا ہوتا ہے

شاعرِ لاہور نے کہا تھا ۔’’ترا مکہ رہے آباد مولا۔ مرے لاہور پر بھی اک نظر کر‘‘سنا ہے آج لاہور کافیصلہ ہونا ہے۔دیکھتے ہیں کہ کرم کی کوئی نئی نظر ہوتی ہے یا فضل ِ ربی کا وہی پرانا تسلسل جاری و ساری رہتا ہے ۔مسلمانوں کے نزدیک آوازِ خلق ،نقارہ ِ خدا ہوتی ہے۔شام تک نقارہ بج جائے گا۔کچھ ہی دیر میں مغرب و مشرق کی گھنٹیاں بج جائیںگی کہ داتا کی نگری بدستور نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے یا اُس نے تحت ِ لاہور کا کوئی نیا وارث چُن لیا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ شریف فیملی ایک طویل عرصے تک لاہوریوںکے دلوں پر قابض رہی ۔اُن کے تصرف و تسلط کا پھیلائو دیکھئے۔ یہ انیس سو چوراسی کی بات ہے۔ میری نئی نئی عطاالحق قاسمی سے دوستی ہوئی تھی ۔میانوالی اور لاہور ایک ہوئے تھے۔ان دنوں وہ ایم او کالج میں پڑھایا کرتے ہیں ۔میں پندرہ دن کیلئے لاہورآیاتھااور یہ معمول بنا لیا تھا کہ روزانہ دس گیارہ بجے ان کے پاس پہنچ جاتا تھا۔وہاںامجد اسلام امجدبھی ہوتے تھے۔ اورلوگ آتے جاتے رہتے تھے ۔روزانہ ایک آدھ ایسا غریب بھی آجاتا تھا جسے قاسمی صاحب ایک چٹ کے ساتھ میاں شریف کے پاس بھیج دیتے تھے کہ حامل رقعہ ہذاکی امداد کی جائے ۔انہی میں سے دو ایک لوگ میری موجودگی میںقاسمی صاحب کے پاس مٹھائی لے کر بھی آئے کہ آپ کی مہربانی سے ہمارا کام ہوگیا۔آج سوچتا ہوں کہ صرف قاسمی صاحب کے کہنے پر میاں شریف ایک سال میں دو ڈھائی سو لوگوں کی امداد کرتے تھے ۔قاسمی صاحب جیسے ان کے کئی اوربھی احباب ہونگے۔یعنی وہ ہزاروں لوگوں کی امداد کرتے ہونگے۔ ان کی تعداداگر ایک سال میں دس ہزار بھی قراردے دی جائے تواس وقت تک لاہور میں ایسے کئی لاکھ لوگ ہونگے جو دل کی گہرائیوں سے شریف فیملی کے ممنون ہونگے۔ جنہیں نوکریاں ملی ہونگی۔ پیلی ٹیکسیاں ملی ہونگی، چھوٹے قرضے ملے ہونگے ۔ کاروبار میں مدد ملی ہوگی ۔سائیکلیں ملی ہونگی ۔سلائی مشینیں ملی ہونگی ۔ریڑھیاں ملی ہونگی ۔ نقد امدادملی ہوگی ۔

اسی طرح پنجاب کی بیوروکریسی کے ساتھ شریف خاندان کے مراسم بھی پاک چین دوستی کی طرح ہمالیہ سے اونچے اور سمندر سے گہرے ہیں ۔جس افسر کا بھی ایک بار اِن لوگوں سے واسطہ پڑگیاوہ انہی کا گرویدہ ہو گیا ۔حتی کہ عہدِ زوال میں بھی وہ تعلق برقرار رہے ۔ میرے ایک دوست جو بہت بڑے افسر ہیں ۔ اب بھی شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔وہ 98ءمیں نواز حکومت کے غیر آئینی خاتمے کےبعد ڈیڑھ سال بڑی مشکل میں رہے اور پھر جدہ سے پیغام آیاکہ وہی کرو جو ایسے حالات میںعقلمند کیا کرتے ہیں۔ابھی جب نواز شریف نے حکومت بنائی تو خاصے وزیر ایسے سیانے جوپرویز مشرف کے ساتھی تھے ۔میںنے کسی سے سوال کیا کہ’’ یہ کیامعاملہ ہے‘‘ تو اس نے ہنس کر کہا ’’یہ وہ لوگ ہیں جو کہیں بھی ہوں سمجھو کہ نواز شریف کے ہیں ۔یہ تو لوگوں کے ساتھ شریف فیملی کی محبت کی داستان ہے۔اگرلاہور میں ہونے والے تر قیاتی کاموں کی طرف دیکھا جائے تو پچھلے تیس سال میں اِس خاندان کے پاس جب بھی پنجاب کی حکومت آئی ہے اس نے بجٹ کاایک بڑا حصہ صرف لاہور پر خرچ کیا ہے۔

آج کے انتخاب میں نون لیگ کو ایک برتری یہ بھی حاصل ہے کہ اس وقت پاکستان میں اس کی حکومت ہے اورحلقہ ایک سو بائیس میںوہ وزرا ء بھرپورکردارادا کر رہے ہیںجو لوگوں کیلئے فائدہ مند ہوسکتے تھے۔ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن تک پہنچی ہوئی ہیں۔پنجاب پولیس اور الیکشن کمیشن کو بھی اِس پارٹی سے جدا نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس پارٹی کی پاکستان میں حکومت ہے ۔لوگوں کے ذاتی مفادات بھی انہی سےوابستہ ہیں ۔ آئی جی سے ایس ایچ او تک سبھی انہی کے ہے ۔ پٹواری سے ہوم سیکرٹری تک سبھی انہی کی بات پرسرِ تسلیم خم کرتے ہیں اورپھرایاز صادق کی انتخابی مہم کے انچارج خودوزیر اعلیٰ پنجاب کے فرزند ہیں۔ایک طرف یہ فیملی ہے ۔ دوسری طرف اکیلاعمران خان ہے۔جس نے اپنی ہتھیلی پر ایک خواب رکھا ہوا ہے ۔ نئے پاکستان کا خواب ۔کرپشن اور ناانصافی سے پاک پاکستان کا خواب۔ہر شخص کے دروازے پر روزگار پہنچانے کا خواب۔ہر طرح کی لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کا خواب۔قوم کی عزتِ نفس بحال کرنے کا خواب۔صحت مند اور سرسبز و شاداب پاکستان کا خواب۔ایک ترقی یافتہ مملکت کا خواب اور اس کے ساتھ خواب پورا ہونے کا محکم یقین۔یہی سوال آج کا اہم ترین سوال ہے کہ کیا خواب فتح مند ہوگا ۔

کیا روشنی اور خوشبو کےگیت گونجیں گے ۔کیاشعور کی سطح اتنی بلندہوچکی ہے کہ لوگ چھوٹے چھوٹے مفادات بھول کر نئے پاکستان کے خواب کی تعبیرپر مہر لگائیں گے ۔ ویسے خوبصورت خوابوں کی تعبیر تلاش کرنا توانسانی فطرت میں شامل ہے۔لوگ کوئی خواب دیکھ لیتے ہیں اور پھر ساری عمر اُسی کو مژگاں میں پروتے رہتے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو نے بھی کچھ ایسے ہی خواب قوم کی پلکوں پر سجائے تھے مگرتعبیرکی تلاش میں انہیں پھانسی پر جھولنا پڑگیا تھا۔اس کے برعکس علامہ اقبال نے ایک دلربا خواب دیکھا تھاجسے قائداعظم محمدعلی جناح نے تعبیر عطا کردی تھی۔ شام تک دیکھئے کیا ہوتا ہے ۔لیکن یہ طے شدہ بات ہے کہ جو فیصلہ آئے گا وہ بڑے دور رس نتائج کا حامل ہوگا۔

224 — بزرگان ِ انتخابات

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-224 | ↑ فہرست

بزرگان ِ انتخابات

====================

بزرگان ِ انتخابات

بچپن کی بات ہے۔ میں اُس وقت سینٹرل ماڈل ہائی اسکول میں چھٹی جماعت کا طالب علم تھا۔اسکول کے گراونڈ میں کلاس لگی ہوئی تھی۔ (بہ محاورہ عدالت لگی ہوئی تھی) اُس روز موسم بڑا سہانا تھا سو ٹیچر کے حکم پر ہر بچہ خود کلاس روم سے اپنی کرسی اٹھا لایا تھا اور اس پر بیٹھا ہوا تھا۔ بادل چھائے ہوئے تھے۔ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی۔ اسکول کی عمارت ایک طرف تھی دوسری طرف ہوسٹل تھا اور درمیان میں یہ وسیع و عریض گراونڈ۔اس کے بالکل ساتھ ایک نہر تھی ۔یقینا اب بھی ہے۔بہت بڑی نہر۔یہ کالاباغ کے مقام پردریائے سندھ سے نکالی گئی ہے ۔شاید اس جگہ کو جناح بیراج کہتے ہیں ۔یہ نہر میانوالی شہر کو چیرتی ہوئی تھل کے ریگزاروں میں اتر تی ہے تو کئی شاخوں میں تقسیم ہوجاتی ہے۔ ان دنوں گرائونڈ اور نہر کے درمیان ایک باریک سا کچا راستہ ساتھا اب تو وہاں سڑک بن چکی ہے۔بے شک نئی سڑک تبدیلی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے ۔

ہم پڑھ رہے تھے ۔ اور دھیرے دھیرے چلتی ہوئی ہوا یک لخت اتنی تیزہوئی کہ آندھی میں بدل گئی ۔آندھی بھی ایسی کہ بلیک بورڈ اسٹینڈ سمیت، ٹیچر کے سامنے پڑی ہوئی میزحاضری رجسٹر اور انکی بازئووں والی نئی کرسی، اڑتی ہوئی نہرمیں جاگری۔ میں اُس وقت کھڑا ہو کر کسی سوال کا جواب دے رہا تھا ۔سو میری کرسی بھی نہر میں پہنچ گئی تھی۔آندھی کی وجہ سےجو بچے اٹھ کرعمارت کی طرف بھاگے تو ان کی کرسیاں نہر کی طرف رواں دواں تھیں۔ٹیچر نے چیخ کر کہا کہ اپنی اپنی کرسی کو پکڑ لو ۔ہر بچے نے اٹھ کر اپنی اپنی کرسی کو مضبوطی سے پکڑ لیا اب منظرکچھ یوں تھا۔ہوا کرسیوں کو ایک طرف کھینچتی تھی اور بچے دوسری طرف ۔پھر عمر بھر میں کرسیوں کی یہی کھینچا تانی دیکھتا آیا۔ہر چنک میں تین سین تھے ۔پہلاکرسی کا حصول۔دوسراتیزہوا میں کرسی پراپنی گرفت مضبوط تر رکھنےکی سعیء مسلسل ۔ تیسرااڑتی ہوئی کرسی کی جانب لپکتے ہوئے خالی ہاتھ۔کرسیوں کی ہزاروں اقسام ہیں ۔کچھ دیکھنے میں بڑی مضبوط ہوتی ہیں مگر اندر سے انہیں دیمک چاٹ چکی ہوتی ہے ۔کچھ بظاہر بڑی کمزور ہوتی ہیں مگرپرانے شیشم کی لکڑی انہیں ٹوٹنے سے محفوظ رکھتی ہے۔کچھ کرسیوں کی لکڑی بڑی لچک دار ہوتی ہے۔ہوا کے تند و تیز تھپیڑے اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔اس وقت میرا موضوع الیکشن کمیشن کی عمارت میں پڑی ہوئی چار کرسیاں ہیں ۔میں جب بھی اُن کی طرف دیکھتا ہوں تو مجھے وہی گرائونڈ میں لگی ہوئی کلاس والا منظر یاد آجاتا ہے ۔خاص طور پر اس خبر نے تومنظر بہت واضح کر دیا کہ’’ چیف الیکشن کمشنر سردار رضانے الیکشن کمیشن کے ارکان کے استعفوں کے رسوا و بدنام معاملات سے خود کو الگ کرلیا ہے ‘‘۔وہی منظر ہے تیز آندھی میں کسی استاد کے کہنے پر بچے اپنی کرسیوں سے چمٹے ہوئے ہیں اورآندھی کی شدت میں کمی کاکوئی امکان نہیں ۔ ہواالٹاتیز ہوتی جارہی ہے ۔چار اکتوبر تک نجانے ہوائے تندو تیز کی کیا حالت ہوگی جب عمران خان الیکشن کمیشن کے دروازے پر’’ دھرنا ‘‘دیںگے۔نئے نعرے گونجیں گے ۔نئے ترانے بجائے جائیں گے۔کسی نئے بٹ کا سائونڈ سسٹم ہوگا۔ڈھول اور ڈھولک کی تھاپ پرہونے والا رقص الیکشن کمیشن کی کھڑکیوں سے اچھی طرح نظر آئے گا۔ممکن ہے۔اسی دھرنے میں الیکشن کمیشن کے اپنے کچھ اہلکار بھی دم دمادم مست کرتے پھر رہے ہوں۔

ویسے تو ان بزرگانِ انتخابات کو مستعفی نہیں ہونا چاہئے کہ ابھی ان کا عرصہ ء ملازمت باقی ہے مگر اتنی الٹی سیدھی باتیں جمع ہوگئی ہیں۔اتنے الزامات ثابت ہو گئے ہیں کہ مسلسل کرسی کو پکڑے رکھنے کا کوئی جواز ہی نہیں رہا۔پتہ نہیںان ارکان کی تقرری آئین کے مطابق ہوئی تھی یا آئین تقرری کے مطابق بنا لیا گیا تھا ۔ بہر حال یہ طے تھا کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کیلئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کا متفق ہونا ضروری ہے ۔سو انہیں اتفاق رائے سے بنا یا گیا تھا مگر اس وقت جب اپوزیشن نے ان پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے توان کے پاس موجود رہنے کا کوئی جواز نہیں۔اس وقت تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ قاف بلکہ تقریباً تقریباً تمام اپوزیشن کا یہی مطالبہ ہے کہ یہ صاحبانِ عزو جل اپنی نشستوں سے اٹھ کر گھروں کا رخ کریں ۔شاید انہیں سنائی ہی نہیں دے رہا۔ ویسے تو ہمارے ملک میں کسی کو بھی کسی کی بات سنائی نہیں دیتی۔میل بھری سماعت گاہوں کی صفائی بڑی ضروری ہے۔ میں تو حیران خط کے جواب پر ہوں بزرگوں نے فرمایا کہ ’’ہم آپ کو جواب دینے کے پابند ہی نہیں‘‘تم ہوتے کون ہو ہمیں ان کرسیوں سے اٹھانے والے ۔ابھی یہ کرسیاں ہمارے وجود کا حصہ ہیں۔ابھی وہ وقت نہیں آیا جب یہ خود بخود جسم سے جدا ہوجائیں گی۔ویسے اصولاً توانہیں اُسی دن چلے جانا چاہئے تھا جس دن چیف الیکشن کمشنرفخر الدین ابراہیم مستعفی ہوئے تھے۔چلو اُس دن نہ سہی مگر جب الیکشن کمیشن کے اُس وقت کے ایڈیشنل سیکرٹری نے منظم دھاندلی میں ممبران کو ملوث قرار دیاتھاتو رہنے کی کیا گنجائش رہ گئی تھی ۔

چلیں اس وقت بھی نہ سہی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد تو اخلاقی طور پرسوچا بھی نہیں جاسکتا تھا کہ وہ کرسیوں کو بچوں کی طرح پکڑے رکھیںگے۔چلوممکن ہے اس وقت بھی انہیں اپنے ضمیر کو مطمئن کرنے کیلئے کوئی راستہ مل گیا ہو۔لیکن جب این اے ایک سو پچیس کا فیصلہ آیا تھاکہ انتظامی بے ضابطگیوں کی وجہ سے الیکشن دوبارہ کرائے جائیں۔ تو صاحبان انتظام کو اپنے عہدے چھوڑنے نہیں چاہئے تھے۔ چلو اُس فیصلے کو چھوڑ دیتے ہیں یہ جو ابھی تازہ تازہ ایک سو بائیس اور ایک سو چون کا فیصلہ آیا ہے۔ ان میں بھی سارا الزام الیکشن کرانے والوں پر عائد کیا گیا ہے اب تو اس بات کی گنجائش ہی نہیں کہ بزرگانِ انتخابات مستعفی نہ ہوں۔

225 — مینوں اچھرے موڑ تے مل وے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-225 | ↑ فہرست

مینوں اچھرے موڑ تے مل وے

====================

مینوں اچھرے موڑ تے مل وے

شام خوشگوار تھی۔ وہ دونوں پیدل چل رہے تھے۔ فیروز پورہ روڈ پر شمع سے اچھرے کی طرف۔ میٹرو بس کی کنکریٹ کے نیچے نیچے ۔انہیں شمع سینما یاد آرہا تھا ۔بابو علم دین نے بڑی دکھ بھری آوازسے کہا ’’افسوس ہماری حکومت نہیں آئی وگرنہ میں عمران خان سے کہہ کر اس چوک میں پھر شمع سینما بنوادیتا۔تاریخی ورثوں کو یوں برباد نہیں ہونا چاہئے۔اچھوفخریہ انداز میں بولا ’’کہہ تو ایاز صادق سے کہہ کر بنوادوں مگرشرط ہے اس کے بعدنون لیگ کے خلاف بولے گا نہیں ‘‘بابو علم دین بزرگوں کی طرح مسکراکر کہنے لگا’’وہ کیا بنوائے گا بیچارہ اس کی اپنی وکٹ اڑ گئی ہے اورسیاست کے گراونڈ میں کہیں مل ہی نہیں رہی ۔‘‘اچھونے بڑی بے پروائی سے کہا ’’دوچار سیٹیں اوپر نیچے ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔ایاز صادق ایم این اے ہو نہ ہو، حکومت تو ہے نااُس کی نا۔آج شیر گرجا ہے تُو نے جنگ اخبار نہیں پڑھی۔ ‘‘ بابو علم دین نے تحمل سے پوچھا ’’کس نے کیا کہا ہے ‘‘اچھو کہنے لگا’’بھا پرویز رشید نے عمران خان کو کھلا چیلنج دیا ہے کہ گھوڑا موجود ہے اور میدان بھی۔آئے اور ایک بار پھر ایاز صادق سے مقابلہ کرے۔پرویز رشید نے پھٹے چک دتین‘‘بابو علم دین بولا ’’یہ تو کئی دن پرانی خبر ہے ۔عمران خان نے جواب بھی دے دیا ہے کہ نواز شریف مقابلے پرآئے تو میں الیکشن لڑنے پر تیارہوں۔اچھو بولا’’بابو !آدمی کو اپنی حیثیت دیکھ کر بات کرنی چاہئے ۔کہاں نواز شریف اور کہاں عمران خان ۔سیدھی بات ہے اب بوکھلا گیا ہے۔ بھاگ رہا ہے الیکشن سے ۔اس کے پاس تو ڈھنگ کا امیدوار ہی نہیں ۔ بابوبھائی یہ کوئی اٹی ڈنڈے کا کھیل نہیں۔الیکشن ہے الیکشن ‘‘۔ بابو علم دین بولا ’’جب تمہاری چوتھی وکٹ بھی گرے گی ‘پھر احوال پوچھوں گا‘‘۔اچھو کہنے لگا ’’دیکھ بابو تُو سیانا آدمی ہے تُو مجھے بتا بھلا کرکٹ کا سیاست سے تعلق ہے ۔سعد رفیق ۔ایاز صادق اور پھر خواجہ آصف کیا لکڑی کے ہیںکہ عمران خان وکٹ کی طرح انہیں گرا دے گا۔ شیر ہیں شیر ۔جب عمران خان اسمبلی میں گیا تھا تو خواجہ آصف نے کیسے حیا اور شرم دلائی تھی ۔مجھے تو اس دن اپنا خواجہ پورا سلطان راہی لگا تھا۔اللہ جنت نصیب کرے اُس جیسا بھی دوسرا کوئی پیدا نہیں ہوگا‘‘۔بابو علم دین رک گیا اور اچھو کو بھی اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کھڑا کرلیا۔ پھربولا’’یار اس مرتبہ تمہارے لیڈروں نے بڑی بہادری دکھائی ہے۔ یقین نہیں آتا۔ بڑا حوصلہ کیا ہے ۔ بڑی ہمت سے کام لیا ہے۔اس فیصلے کیلئے بڑا دل گردہ چاہئے تھا۔ اچھو چڑ چڑا ہو کر کہنے لگا۔’’کس فیصلے کی بات کر رہا ہے بول بھی ‘‘ علم دین نے کہا۔یہی کہ ہم سپریم کورٹ میں نہیں عوام کی کورٹ میں جائیں گے۔‘‘اچھوبری سی شکل بنا کر بولا ’’ہونہہ ۔یہ بھی کوئی بات ہے ۔ اس مرتبہ پی ٹی آئی کے امیدوار کی ضمانت ضبط نہ کرادیں تو پھر کہنا ۔تُو نہیںدیکھ رہا عمران خان کس طرح بھاگا پھرتاہے ۔ اس میں ایاز صادق سے مقابلے کی جرات ہی نہیں ۔ادھر کہیں الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے ورنے کر تا پھر رہاہے کہ کسی طرح الیکشن رک جائے ۔ پہلے بھی اس نے دھرنا دیا تھا بلکہ دھر نی دی تھی۔دوچارسو لوگ تو’’ تاجا سانپوں والا‘‘ بھی جمع کر لیتا ہے ۔‘‘

دو نوں چلتے چلتے اچھرے موڑ پہنچ گئے تھے ۔کسی دکان پرفل والیم میں یہ گیت بج رہا تھا (مینوں اچھرے موڑ مل وے )وہ چائے کے کھوکے کے سامنے رک گئے۔بابو نے آواز دے کر لڑکے سے کہا ’’او چھوٹے دو کپ چائے ۔شوگر کم تے پتی تیز۔‘‘اورپھر وہیں پڑے ہوئے بینچوں پر بیٹھ گئے۔بابو نے اچھوسے کہا ’’ یہ بتا کہ جب سعد رفیق کے خلاف فیصلہ آیا تھا تووہ فوراً سپریم کورٹ پہنچ گیا تھا۔ایاز صادق کی باری آئی ہے تو نون لیگ کو عوام کی عدالت یاد آگئی ہے۔‘اچھودھیمے لہجے میں بولا۔او سعد رفیق تھوڑا ڈرپوک ہے ۔ ڈر گیا تھا کہ کہیں ہار نہ جائوں ۔ایاز صادق شیر ہے شیر۔دیکھ کیسے اکھاڑے میں اترا ہے ۔ ‘‘

دوچارلوگ اور بھی ادھر ادھر آکر بیٹھ گئے تھے ۔ چائے بھی آگئی تھی۔اچھو نے چائے کی چسکی لیتے ہوئے کہا ’’ بابو چپ کیوںلگ گئی ہے ۔ابھی کچھ نہیں گیا ۔ ہمارے ساتھ آجا ۔ میں تجھے حمزہ شریف سے ملائوں گا ۔میری بہت اوپر تک اپروچ ہے ۔یہ سیٹ تو ویسے ہی ایاز صادق کی ہے اوروہ اسپیکر تو ہے ہی ۔مان نہ مان تیرا اسی میں فائدہ ہے۔‘‘بابو علم دین بولا ’’دیکھ ! اچھو پچھلی بار تم لوگ دھاندلی سےجیتے تھے ۔کیا پھر کچھ ایسے ہی ارادے ہیں ‘‘اچھو غصے میں آگیا ۔زور زور سے کہنے لگا ’’ہم تجھے چور لگتے ہیں ووٹ چرانے والے یا ڈاکو دکھائی دیتے ہیں ۔بابو یہ تُو زیادتی کر رہا ہے۔ ‘‘بابو علم دین بولا ’’ یار یہ بات میں نے نہیں کہی جج صاحب نے کہی ہے‘‘ ۔اچھوبات کاٹتے ہوئے ’’نہیں نہیں۔یہ بات جج صاحب نے اپنے فیصلے میں کہیں نہیں لکھی انہوںنے تو یہ کہا ہے کہ کچھ انتظامی خرابیوں سے الیکشن متنازع ہوگئے ہیںچلو پھر کرا لیتے ہیں ‘‘بابو علم دین بولا ’’ اچھا تو پھر یہ بتائوکہ جج صاحب نے ایاز صادق پر پچیس لاکھ روپے جرمانہ کیوں کیا ہے ۔ جرمانہ اسی بندے پر ہوتا ہے ناجو جرم کرتا ہے ۔‘‘اچھو غصے سے بولا ’’بابو تجھے دیکھ لیں گے ۔بس الیکشن آیا۔ بھاگنے نہیں دیں گے پی ٹی آئی والوں کو ۔‘‘ایک نوجوان جو بالکل قریب کھڑا تھا ۔اس کے ہاتھ میں شام کا اخبار تھا ۔اس نے خاموشی سے وہ اخبار اچھو کے سامنے رکھ دیا اس کی موٹی سرخی تھی’’ ایاز صادق نے سپریم کورٹ میں اپیل کردی ۔‘‘۔اچھو کے چہرے کے مختلف حصے پھڑپھڑانے لگے ۔اچھو نے رفتہ رفتہ اپنی حالت پر قابو پالیا لیا اور پھر بابو علم دین سے بولا ’’بابو یہ پی ٹی آئی میں شامل ہو نے کا طریقہ کیا ہے؟۔‘‘

226 — دیمک زدہ میثاقِ جمہوریت

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-226 | ↑ فہرست

دیمک زدہ میثاقِ جمہوریت

====================

دیمک زدہ میثاقِ جمہوریت

سابق صدر نے وہی چراغ جلایا جو تمام ہوچکا ہے۔ امید کسی کھائی میں گر پڑی ہے۔ ولولے کسی گندی نالی میں بہہ گئے ہیں۔تمنا کسی بس اسٹاپ پر گاہک کا انتظار کررہی ہے۔امنگ کی قبر پر ہفتوں سے کوئی آیا گیا نہیں۔ چیرنگ کراس سے گزرتی ہوئی تیزرفتار ویگن کے ٹائروں میں مرتا ہوا شوق چڑیا گھر سے نکل کر اسمبلی ہال تک نہیں پہنچ سکا۔ گلی کے نکڑ پر لگا ہوا آرزو کا بلب بخت آور کی جوانی چاٹ گئی ہے۔ ناتمام کو اختتام کے گیت اچھے نہیں لگتے۔آہ! میثاق ِ جمہوریت میں رکھے ہوئے خواب دیمک زدہ ہوگئے ہیں۔

عوام بھی مایوس ہوتے جارہے ہیں اور مسلسل یہی سوچ رہے ہیں کہ کیا اسی ظلم کے نظام کو ثبات ہے۔ وہ جب تاریخِ انسانی کے سینے میں جھانکتے ہیں تو اور ڈر جاتے ہیں۔ انہیں ہمیشہ سے یہی طاقت کا نظام دنیا پر مسلط نظر آتاہے۔ انہیں ایسا لگتاہے کہ اسی رات کو ابدیت حاصل ہے۔ دن کے جتنے نظریے بھی آئے ہیں۔ مذاہب سے لے کرمزدکیت اور اشتراکیت تک طویل ترین انسانی تاریخ میں ان کی عمر کتنی ہے۔ چند لمحوں کے برابر۔ ہر دور میں سرمایہ دار کی حکومت رہی ہے۔ جاگیردار حکمراں رہے ہیں۔ سقراط سے لے کر عیسیٰ ؑتک اور حسین ؓسے لے کر منصور تک کس کس نے موت کو گلے نہیں لگایا۔ کس کس نے سچائی کے چراغ نہیں جلائے۔ ابوذرغفاریؓ کی آواز مگر کسی نے نہیں سنی ۔دنیا نے فیض و فراز کے نغمے گائے مگر بھوک سے ماری ہوئی مخلوق کو چند ناپاک نوالے نہ مل سکے۔ یعنی اسی نظام کو رہنا ہے ۔ہاں اس میں کچھ بہتریاں لائی جاسکتی ہیں۔ چھوٹی چھوٹی نیکیاں پھیلائی جاسکتی ہیں۔ مگر تبدیلی کے گیت نہیں گائے جاسکتے۔ عمران خان سے معذرت کے ساتھ۔ میرا دل مجھ سے یہی کہہ رہا ہے کہ میں زندگی کے گیت کیسے گائوں۔ کیسے کہوں کہ رات جتنی بھی سنگین ہوگی۔ صبح اتنی ہی رنگین ہوگی۔ مجھے کائنات کے سب سے بڑے شاعر اقبال کی قسم ! میں شاہین کو اپنا استعارہ نہیں مان سکتا۔ کیونکہ کمزور فاختہ کے لہو پر پلنے والا یہ ظالم پرندہ بھی اسی طاقت کی علامت ہے جو کم زوروں کو کم زور تر کرتی ہے۔سو یہ طے ہے کہ اُس صبحِ لازوال نے کبھی طلوع نہیں ہونا۔ میں اور میرے جیسے کروڑوں ،لاکھوں برسوں سے دیکھتے آرہے ہیں۔ ہم سب کو اسی رات میں رہنا ہے ۔سو آئو ایک دوسرے سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیں اس اندھیرے میں ایک دوسرے پر اعتماد کریں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ لیں اوراپنی اپنی رات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ عوام اس کے سوا کر ہی کیا سکتے ہیں۔ مگر سرمایہ دار اور جاگیردار انہیں اپنی رات کو بہتر بنانے کا موقع کم ہی فراہم ہونے دیتے ہیں۔ کبھی میثاقِ جمہوریت راستہ روک لیتا ہے ۔کبھی اس کے ختم ہونے کی دھمکی معاملات کو آگے نہیں بڑھنے دیتی۔اور وہ ۔ دھمکی نے کچھ تو کام دکھا دیا ہے ۔ حکومت نے اپنے کارندوں کو روک دیا ہے۔ دو کرپٹ جاگیرداروں کو گرفتار کرنے سے ۔ دونوں گدی نشینوں کے مریدوں کو اپنے پیروں کی کرامت دکھائی دے گئی ہے مگر سابق صدر کا مسئلہ ڈاکٹر عاصم حسین ہیں۔ دو اہم ترین طوطوں میں سے ایک پنجرے میں ہے ۔ تکلیف کا اظہار چہرے پر عیاں ہے ۔ آنکھوں سے دکھائی دے رہا ہے ۔ لفظوں میں چیخ رہا ہے ۔دوسرے طوطے کیلئے جال لگا دیا ہے ۔ اس طوطے کا تعلق سومرو قبیلے سے ہے اورپنجروں میں رہنے والوں کا ڈاکٹر ہے ۔ لگتا ہے کسی وقت اسے بھی پنجرے میں پہنچا دیا جائےگا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ وہ پنجرے میں داخل ہونے سے پہلے پرواز کرجائے ۔کیونکہ شہباز شریف اور چوہدری نثار نے وزیر اعظم کو’’مک مکا ‘‘کے مکانے کا مشورہ بڑے زور و شور سے دے دیا ہے ۔یعنی مشورے کوپوری طرح مشہور کیا ہے۔ میڈیا کو اُس تک رسائی دی گئی ہے ۔ ممکن ہے مشہور کرنے کا سبب مشورے میں موجود میسج ہو جو ایک طرف سابق صدر کو دیا جارہا ہے اور دوسری طرف عسکری اداروں کو۔

سابق صدر کو غلط فہمی کا پیغام اس سے پہلے پرویز رشید دے چکے ہیں مگر پرویز رشید کے بارے میں سابق صدر کا خیال ہے کہ ان کے نام میں پرویز مشرف بھی موجود ہے اور شیخ رشید بھی۔ اِس لئے غلط فہمی دور ہونے کا کوئی امکان نہیں ۔اگرچہ پنجاب حکومت بھی اپنے کچھ وزیروں کی قربانی دینے والی ہے ۔عیدِ قربانی کی آمد آمد ہے مگرسائیں کے دل سے سندھ پر وفاق کے حملے کا دکھ ختم ہوتا دکھائی نہیں دیتا ۔مجھے توقع ہے کہ کالم کے شائع ہونے تک رینجرزکے اہلکار سائیں کے کچھ اور چہیتے آفسروں کو گرفتار کرچکے ہونگے۔آہ۔انہی کی چہکار سے چمن چہک رہا تھا۔ سنا ہے اب تو سائیں بھی سابق ہونے والے ہیں۔

سابق صدر اپنے دوست سے مایوس ہوچکا ہے۔ لندن میں ان کی ملاقات شہباز شریف سے نہیں ہوسکی۔ شہباز شریف اور چوہدری نثار ایک پیج پر ہیں۔ کبھی نواز شریف اور آصف زرداری بھی ایک پیج پر ہوا کرتے تھے۔

سابق صدر نے وہی چراغ جلایا جو تمام ہوچکا ہے۔امید کسی کھائی میں گر پڑی ہے۔ ولولے کسی گندی نالی میں بہہ گئے ہیں۔تمنا کسی بس اسٹاپ پر گاہک کا انتظار کررہی ہے۔امنگ کی قبر پر ہفتوں سے کوئی آیا گیا نہیں۔ چیرنگ کراس سے گزرتی ہوئی تیزرفتار ویگن کے ٹائروں میں مرتا ہوا شوق چڑیا گھر سے نکل کر اسمبلی ہال تک نہیں پہنچ سکا۔گلی کے نکڑ پر لگا ہوا آرزو کا بلب بخت آور کی جوانی چاٹ گئی ہے۔ناتمام کو اختتام کے گیت اچھے نہیں لگتے۔آہ! میثاق ِ جمہوریت میں رکھے ہوئے خواب دیمک زدہ ہوگئے ہیں۔

227 — اقتدار کی سیڑھیوں سے ایک میسج

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-227 | ↑ فہرست

اقتدار کی سیڑھیوں سے ایک میسج

====================

اقتدار کی سیڑھیوں سے ایک میسج

لاہور بڑا ہی غریب نواز شہر ہے۔مسافر نواز بھی ہے اور مہاجر نواز بھی۔یہاں ہجرتوں کے مارے راہرو آتے ہیں اور یہ انہیں اپنی شفقت بھری گود میں سمیٹ لیتا ہے۔مسافروں کو اتنا پیار دیتا ہے کہ وہ اپنا رخت سفر کھول لیتے ہیں ۔لاہور کی اپنائیت بھری خوشبو سے سرشار ہوائیں جب ان سے سرگوشیاں کرتی ہیں وہ سب کچھ بھول بھال کر یہیں کے ہوجاتے ہیں ۔پھر انہیں کوئی اور شہر یادہی نہیں رہتا۔

مجھے یادہے میں جب پچیس برس پہلے لاہور گیا تھاتو یہ لازوال گیت میری سماعت میں شہد ٹپکانے لگا تھاکہ تم یہیں کے ہو ۔اِسی دیا ر ِ دلنوازکے ہو۔تم نے جہاں آنا تھا وہیں آگئے ہو۔ یہیں بنارس کی صبحیں نکھرتی ہیں ۔یہیں شیزار کی شامیں بکھرتی ہیں ۔انہی گلیوں میں پیرس کی راتیں آباد ہیں۔ میری طرح بے شمارلوگ لاہور آتے ہیں اور پھر کہیں نہیں جاتے بلکہ کہیں جا کربھی لاہور کے ہی رہتے ہیں۔

مجھے اس لاہور کی یاد آج میانوالی کے ایک نابینا شخص نے دلائی۔اس نے مجھے برمنگھم میں میسج کیاکہ ’’میں تمہارے لاہور میں اسمبلی ہال کی سیڑھیوں پر پچھلے گیارہ گھنٹوں سے اپنے نابیناساتھیوں کے ساتھ آنکھوں کی نہیں امید کی روشنی کے لئے بیٹھا ہوں۔تم توکہتے تھے کسی معاشرے پر سب سے پہلا حق اس کے معذورافراد کا ہوتا ہے مگر یہاں تو ہمیں آخری حق بھی نہیں مل رہا۔‘‘

میں نے اسے جواباً میسج کیا کہ ’’میرے دوست ! یہ جملہ میرا نہیں ذوالفقار علی بھٹو کا ہے۔یقینا میرے پاکستان میں معذور لوگوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جارہا ہے ۔اس پر صرف میںہی من حیث القوم شرمندہ نہیںیقینا ذوالفقار علی بھٹو بھی اپنی قبر میں آب دیدہ ہونگے۔اقتدار کی سیڑھیوں پر پتہ نہیں کسی نے تمہیں کھانا بھی دیا ہے یا نہیں۔ لاہورکے صاحبانِ اقتدار سے میرے مراسم کچھ زیادہ اچھے نہیں ۔ انہیں میں کچھ نہیں کہہ سکتالیکن والیٔ لاہور داتا گنج بخش سے ضرور درخواست کر سکتا ہوں۔یہاں سے اٹھو تو کچھ دیر اس فقیر کی سیڑھیوں پر بیٹھ جاناان کے پاس آیا ہوا کوئی شخص آج تک بھوکا واپس نہیں گیا۔‘‘

مجھے جواباً میسج آیا’’داتا کے دربار پر تو میں نے لاہور داخل ہوتے ہی حاضری دی تھی۔کسی ایسے فقیر کے بارے میں بتائوجن سے اہل ِ اقتدار کے تعلقات اچھے ہوں ‘‘

میں نے کافی دیر تک سوچا۔ذہن میں کئی فقیروں کے نام گونجے۔اور پھر دماغ عطاالحق قاسمی کے اسمِ خاص پر آکر رک گیا۔ان کے ساتھ 35سالہ تعلق کے تجربے نے چیخ چیخ کر کہاکہ عطاالحق قاسمی کا تعلق انسانوں کے اُس عالمی قبیلے سے ہے جن کے دل دھڑکتے ہیں۔انہیں دوسروں کی تکلیف محسوس ہوتی ہے۔اوراِ س وقت وہی ’’صاحبِ لاہور ‘‘ ہیں۔ انہی کے دل میں خوشبوئوں کے نگر آباد کرنے کی تمنا مچلتی رہتی ہے۔وہی عدل کو صاحب اولاد کرنا چاہتے ہیں۔

پھر خیال آیا کہ ’’شاعرِ لاہور‘‘ شعیب بن عزیز کو بھی کہا جاسکتا ہے ۔وہ بھی تو پنجاب کے خادمِ اعلیٰ کے مشیر ِ لوح و قلم ہیں۔میرے خیال میں شعیب بن عزیز جیسا کوئی آفیسرپاکستان میں کم ہی ہوگا ۔وہ بڑے بڑے عہدوں پر فائز رہے ہیں مگر آج بھی ان کا کل اثاثہ ’’شاعری‘‘ ہے۔انہوں نے لاہور کیلئے کہا تھا

مرے لاہور پر بھی اک نظر ہو ترا مکہ رہے آباد مولا

پھرلاہور کا ایک اور فقیر یاد آگیا اللہ تعالی انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے ۔اُس فقیر کا نام احمد ندیم قاسمی تھا۔میں جب میانوالی میں ہوتاتھاتو اکثر مسائل میں الجھے ہوئے لوگوں کےلئے ان کے نام خط لکھ دیتا تھا۔وہ ان کیلئے اہلِ اقتدار کو ضرور فون کر دیتے تھے اور جسے ضروری سمجھتے اُس کےمسئلے پر جنگ میں کالم بھی لکھ دیتے تھے۔افسوس کہ زندگی کے آخری ایام میں ان کے ساتھ بھی اہل اقتدار نے کوئی اچھا سلوک نہیں کیا تھا۔انہوں نے مجلس ترقی اردو کے ناظم اعلیٰ کے عہدے سے بیوروکریسی کے رویے پر احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا جسے فوری طور پر منظور کرلیا گیا تھا۔یہ خبر میرے جیسے لوگوں کیلئے بہت خوفناک تھی۔اس بات کی غمازتھی کہ ہماری تہذیبی روایت کی ٹوٹ پھوٹ کا عمل وہاں پہنچ گیا ہے جہاںکرچیاں اتنی باریک ہو چکی ہیں کہ

پائوں محسوس کرتے نہیں کرچیوں کی چبھن

زندگی جیسے دیوار چلتی ہوئی کانچ پر

یہ بظاہر ایک معمولی سا واقعہ تھامگراس پس منظر میں اجتماعی بے حسی کی لاش گلی کے نکڑ پردکھائی دیتی ہے کیونکہ یہ واقعہ اُس وقت کی برصغیر کی سب سے بڑی ادبی شخصیت کے ساتھ پیش آیاتھا ۔کشور ناہید یاد آگئی ہیں وہ جب ماہ نو کی چیف ایڈیٹر ہوا کرتی تھیں تومیں ان کے پاس بھی اکثر لوگوں کے کام لے کر آتا تھا۔جہاں تک ان کا بس چلتا تھا ضروری کام کرا دیتی تھیں مگرساتھ یہ ضرور کہتی تھیں ’’تم نے الیکشن لڑنا ہے ،روز دوچار کام اٹھا کر آجاتے ہو‘‘۔اللہ تعالیٰ منو بھائی کی عمر دراز کرے میں نے ان سے بھی لوگوں کے بہت کام کرائے ہیں ۔

کام آنے والے اور بھی کئی درویش یاد آئے۔

خاصی دیر لاہور کی یادوں میں مگن رہنے کے بعد میں نے اپنے نابینادوست کو میسج کیا۔’’صبح گیارہ بجے اسمبلی ہال کی سیڑھیوں سے اٹھ کرلوڈ شیڈنگ اگلتے واپڈا ہائوس اور مسلم امہ کی یادگار یعنی سمٹ مینار کے درمیان سے گزرتے ہوئے شاہراہ ِ قائداعظم یعنی انگریزوں والے مال روڈ پرپہنچ کر بائیںسمت مڑ جانا ہے ۔ تھوڑا سا آگے جائو گے تو تمہارے دائیں طرف چڑیا گھر ہوگا۔جو شاید اسمبلی کے اجلاس کے سبب اس وقت خالی ہواورتمہارے بائیںطرف ایک فائیو اسٹار ہوٹل ہوگا اس کے گیٹ کے سامنے سے دھیان سے گزرنا۔وہاں سے کسی رئیس زادے کی تیز رفتار گاڑی برآمد ہوسکتی ہے۔ اس کے بعد سڑک آجائے گی اسے بھی خیال سے پار کرناوہاں ٹریفک بہت زیادہ ہوتا ہے۔سڑک کے اس طرف الحمراآرٹس کونسل کی عمارت ہے ۔اس میں صاحب ِ لاہور عطاالحق قاسمی کا تکیہ ہے ۔وہاں پہنچ جانا ۔اور اگر وہاں سے یہ پتہ چلے کہ ان کا دفتریہاں سے آگے منتقل ہوگیا ہے ۔ یعنی گورنر ہائوس میں تو سمجھنا کہ اہلِ اقتدار کی خوش قسمتی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ آسمان والا ابھی کچھ لوگوں سے مایوس نہیں ہوا۔‘‘

228 — سیاسی جانشین

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-228 | ↑ فہرست

سیاسی جانشین

====================

سیاسی جانشین

منصور آفاق

میرا مسئلہ یہ نہیں کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف، محترمہ کلثوم نواز کی عیادت کےلئے ’’لندن یاترا‘‘ پرگئے ہیں یا اپنے میڈیکل چیک اپ کے لئے۔ میں تو اتنا جانتا ہوں کہ پاکستان کے سیاسی اتار چڑھائو میں ہمیشہ سے سیاست دانوں کی’’لندن یاترا‘‘ کا بہت عمل دخل رہا ہے۔ دھرنے کے دنوں میں ’’لندن سازش‘‘ کا بہت شور و غوغا سنائی دیا تھا۔ اکثر اوقات سیاسی رہنما لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرتے ہیں۔ شاید اِس وقت بھی کچھ ایسی ہی صورتحال درپیش ہے۔ خاص طور پر نون لیگ کے سیاسی مستقبل کے معاملات طے کرنے کیلئے تو لندن سے بہتر مقام اور کوئی ہے ہی نہیں۔ امکان یہی ہے کہ دونوں بھائی اور محترمہ کلثوم نواز مل بیٹھ کر حمزہ شہباز اور مریم نواز کے بیچ میں ہونے والی کھینچاتانی کا کوئی حل ڈھونڈنے میں ضرور کامیاب ہو جائیں گے۔ تھوڑا سا اس کھینچا تانی کا پس منظر بیان کرنا بھی ضروری ہے۔

بہت عرصہ پہلے نواز شریف نے کہا تھا کہ میرا سیاسی جانشین حمزہ شہباز ہوگا مگر پھر اس میں تبدیلی آگئی اور سیاسی جانشین مریم نواز کو بنا دیا گیا۔ دونوں خاندانوں میں کھل کر اختلافات پہلی بار سامنے آئے۔ عمران خان کے دھرنے کے دنوں میں جب نوازشریف نے اپنے برادر شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ وزیراعلیٰ شپ سے مستعفی ہوجائیں تو کچھ لوگ کہتے ہیں کہ حمزہ شہباز دیوار بن گیا۔ اُس نےکہا کہ ابو کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے۔ اگر دونوں بھائیوں میں سے کسی ایک کا مستعفی ہونا ضروری ہے تو انکل خود وزارتِ عظمی سے دستبردار ہوجائیں ۔

اب جب سے پانامہ کیس کا فیصلہ آیا ہے تو ایک عمومی رائے یہی تھی شہباز شریف کو وزیر اعظم بنایا جائے گا اور پارلیمانی اجلاس میں بھی یہی کہا گیا کہ نواز شریف کے بعد شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے۔ پارٹی نے اس فیصلے کی توثیق کر دی۔ اجلاس میں صرف ایک ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی نے اختلاف کیا تھا اور یہی طے پایا تھا کہ پینتالیس دنوں کے لئے شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم ہوں گے اور اس کے بعد ’’ہما‘‘ شہباز شریف کے کاندھے پر براجماں ہوگا مگر اچانک یہ فیصلہ بھی تبدیل کر دیا گیا۔ حلقہ 120میں شہباز شریف کی جگہ پر بیمار ہونے کےباوجود محترمہ کلثوم نواز نون لیگ کی امیدوار کے طور پرسامنے آگئیں۔ شاید شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پہلے سے ہی اس بات کا اندازہ تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو صرف پینتالیس دنوں کے لئے وزیراعظم نہیں بنایا جارہا۔ ہمیں صرف بہلایا جا رہا ہے۔ اندرون خانہ معاملہ کچھ اور ہے۔ کہا جاتا تھا کہ اُس روز حمزہ شہباز اسلام آباد میں موجود تھا مگر اُس نے پسند نہیں کیا کہ وہ شاہد خاقان عباسی کو ووٹ دینے کے لئے اسمبلی کی عمارت میں داخل ہو۔ خود شہباز شریف بھی مری میں تھے مگر انہوں نے بھی شاہد خاقان عباسی کی بحیثیت وزیراعظم تقریبِ حلف ِ وفاداری میں شرکت مناسب نہیں سمجھی۔

پھر نون لیگ کی صدارت کا مرحلہ آ گیا۔ الیکشن کمیشن نے کہہ دیا کہ نواز شریف پارٹی کے صدر نہیں رہے۔ پارٹی کی سینئر ترین قیادت کی میٹنگ ہوئی اور اُس میں بھی یہی طے پایا کہ نواز شریف کے بعد شہباز شریف ہی پارٹی کے صدر ہوں گے۔ مگر نون لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں قائم مقام صدر سردار یعقوب ناصر کو بنا دیا گیا اور کہا کہ کچھ عرصہ بعد پارٹی انتخابات کی وساطت سے شہباز شریف کو پارٹی کا صدر بنایا جائے گا۔ اس پر حیرت کا اظہار کیا گیا کہ فوری طور پر شہباز شریف کو صدر بنانے میں کیا قباحت تھی۔ کیا کوئی قانونی رکاوٹ تھی؟ آخر کیوں ان کو قائم مقام صدر نہیں بنایا جا سکتا تھا۔

پھر یوں ہوا کہ حلقہ 120میں انتخابی مہم کا انچارج حمزہ شہباز کو بنا دیا گیا۔ حمزہ شہباز نے کام شروع کیا مگر اچانک ایک دن خبر آئی کہ نوازشریف نے این اے 120کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم سے حمزہ شہباز کو علیحدہ کردیا ہے۔

وزیر تجارت پرویز ملک کو کلثوم نواز کی انتخابی مہم کا انچارج بنا دیا گیا۔ اخباری بیانات میں اس بات کی کئی توجیہیں بھی دی گئیں مگر صاف طور پر محسوس کیا گیا کہ اندرون خانہ بات کوئی اور ہے۔ پھر پرویز ملک بھی کہیں پس منظر میں چلے گئے اور مریم نواز انتخابی مہم کی انچارج بن کر سامنے آگئیں۔ جس روز سابق وزیراعظم اسلام آباد سے اپنے جلوس کے ساتھ لاہور آئے تھے اور لاہور میں ان کا بھرپور استقبال کیا گیا تھا۔ کہتے ہیں کہ اُس استقبال کے لئے بھی حمزہ شہباز کہیں سرگرم نہیں دکھائی دیئے بلکہ جب وزیراعلیٰ شہباز شریف اُس آخری جلسے میں تشریف لے گئے تو انہوں نے باقاعدہ کہا کہ ’’میں تقریر نہیں کروں گا‘‘ اِس کے باوجود انہیں تقریر کے لئے بلا لیا گیا۔ وہ نوازشریف کے پہلو میں بیٹھ کر انکار کے لئے ہاتھ ہلاتے رہے ۔ویڈیو کوریج میں یہ منظر واضح طور پر نظر آتا رہا اور پھر وہاں مجبوراً وزیر اعلیٰ پنجاب کو تقریر کرنا پڑی۔

اطلاعات کے مطابق چند ہفتے پہلے شریف فیملی میں اختلافات کے خاتمے کے لئے نواز شریف کی والدہ نے بڑی بھرپور کوشش کی۔ مری میں تین دن تک نواز شریف اور شہبازشریف کے بچوں میں صلح کی کاوشیں جاری رہیں۔ خاص طور پر مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان۔ جسے کسی حد تک کامیاب بھی قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ شریف خاندان میں اختلافات کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے حقیقت میں کچھ ایسا نہیں ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ’’شریف خاندان میں اختلافات کی توقع رکھنے والے خاک چاٹیں گے‘‘

حمزہ شہباز اور مریم نواز کے درمیان اختلاف اس وقت سے واضح ہونا شروع ہوگئے تھے جب حلقہ 120کے ضمنی انتخابات میں ایاز صادق کامیاب ہو گئے تھے مگر محترمہ کلثوم نواز کا بھانجا محسن لطیف پی پی 147پر تحریک انصاف کے امیدوار سے شکست کھا گیا تھا۔ اس انتخابی مہم کا انچارج حمزہ شہباز تھا اس وقت بھی بین السطور نون لیگ کے کچھ لوگوں نےمحسن لطیف کی شکست کا ذمہ دار حمزہ شہباز کو ہی ٹھہرایا تھا۔ کہتے ہیں اِسی وجہ سے محسن لطیف نے نون لیگ کے یوتھ ونگ کی صدارت سے استعفیٰ بھی دیا تھا۔ کچھ احباب کا خیال ہے کہ حمزہ شہباز اور مریم نواز میں کھینچا تانی ختم ہونے کی صرف ایک ہی صورت ہے کہ نون لیگ کی قیادت مکمل طور پر شہباز شریف کے سپرد کر دی جائے اور شریف فیملی اداروں سے ٹکرائو کی پالیسی ختم کرکے کسی نئے این آر او تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائے وگرنہ نواز شریف کی فیملی کے ساتھ شہبازشریف کی فیملی بھی سیاست میں قصہ پارینہ بن جائے گی اور حمزہ شہباز کو اس بات کا پوری طرح احساس ہے۔

229 — نرخرے سے آتی ہوئی آواز

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-229 | ↑ فہرست

نرخرے سے آتی ہوئی آواز

====================

نرخرے سے آتی ہوئی آواز

مجھے ایک شخص ملا جو بہت پریشان تھا کہنے لگا کہ’’ مجھے کسی مجذوب نے ایک دن کہا چل آج سے ہر شخص تجھے اسی طرح نظر آئے گا جس طرح وہ قیامت کے روز دکھائی دے گا مجھے اس روز سے ہر شخص کا چہرہ کالا سیاہ دکھائی دیتا ہے‘‘۔اور مجھے سرورکائنات کا فرمان یاد آگیا کہ قیامت کے روز جھوٹ بولنے والے کا چہرہ کالا ہوگا۔بے شک جھوٹ فریب اور کرپشن کی ہر طرف عمل داری ہے ۔سینیٹ کے انتخابات میں خرید و فروخت کی کہانیاں سن سن کر میں آئینہ دیکھنے لگتا ہوں کہ کہیں میرا چہرہ بھی کالا تو نہیں ہوگا آخر ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہیں میں نے ووٹ دیئے ہیں۔ کاٹھ کے گھوڑوں کی خرید و فروخت کا عمل ہر طرف جاری و ساری ہے ۔پاکستان میں ہارس ٹریڈنگ کوئی نئی چیز نہیں ۔نواز شریف اور عمران خان ویسے ہی پریشان ہورہے ہیں ۔حکومت جتنی چاہے ترامیم کرلیں ۔اِس کاروبار کو کوئی فرق نہیں پڑنا۔یہ خریدو فروخت کا عمل پاکستان کی رگوں میں بیٹھ چکاہے۔کبھی کبھی تو ایسا لگتا ہے جیسے پاکستان میں امانت دار لوگ پیدا ہی نہیں ہوتے۔ ملک میں سچائی کا ہولناک قحط پڑگیا ہے۔میگا کرپشن ماونٹ ایورسٹ سر کر چکی ہے۔فریب کاری نے ایسے ایسے دام ِ ہم رنگِ زمیں بچھادیئے ہیں جن سے بچ نکلنا ممکن ہی نہیں رہا۔ دیانت دار لوگ پیدا ہونا ہی بند ہوگئے ہیں مگر یہ حقیقت نہیں ہے ۔وہ لوگ ابھی تک پیدا ہو رہے ہیں جنہیں برے لوگوں کے سر دکھائی نہیں دیتے جو یہ کہتے ہوئے گھروں سے نکلتے ہیں کہ

اے قاسم ِ اشیاء تری تقسیم عجب ہے

دستار انہیں دی ہے جو سر ہی نہیں رکھتے

مگرجیسے ہی باہر آتے ہیں معاشرہ انہیں پاگل قرار دے دیتا ہے۔ انہیں ماہرین ِ نفسیات کے پاس جانے کے مشورے ملنے لگتے ہیں۔ ہر شعبہ ء زندگی کا یہی حال ہے۔کوئی ادارہ اس سے محفوظ نہیں۔ایسا کیوں ہے۔ میں نے اِس مسئلہ پرانیس سو بانوے میں ٹی وی کیلئے ایک ڈرامہ لکھا تھا ۔اُس کی کہانی کچھ یوں تھی کہ میڈم پروین کسی شخص میں جب کوئی برائی دیکھتی تھی توبے ساختہ اس کے منہ سے نکلتا تھا ۔ اِس کا توسر ہی نہیں۔یعنی’’سر ہی نہیں اُس کا تکیہ کلام تھا۔اُس کا دس سالہ بیٹاناصراکثر اُس سے پوچھتا تھا کہ ’’امی بے سرے لوگ کیسے ہوتے ہیں۔ وہ بولتے کیسے ہیں‘‘۔ ماں نے ایک دن تنگ آکر یونہی کہہ دیا کہ’’ اُن کے نرخرے سے آواز نکلتی ہے‘‘یہ بات بچے کے دماغ میں راسخ ہوکر رہ گئی کہ برے لوگوں کے سر نہیں ہوتے اور پھر ایک دن یوں ہوا کہ اسکول میں جب اُس کا کلاس ٹیچر بچوں پر زبردستی ٹیسٹ پیپر بیچنے کی کوشش کرنے لگا تو اس کا سر غائب ہوگیا۔ ناصر کو اس کی آواز نرخرے سے آتی ہوئی دکھائی دی ۔وہ چیخ مار کربھاگا اور گھر جا کر ماں سے کہنے لگا کہ مجھے اپنے استاد کا سر دکھائی نہیں دیتا۔ ماں اس کی آنکھیں چیک کرتی ہوئی کہنے لگی۔’’آنکھیں ٹھیک لگ رہی ہیں تمہاری ‘‘ماں نے اسے کار میں بٹھایا اور آنکھوں کے ڈاکٹر کے پاس لے گئی۔ ڈاکٹر وہاں ایک ایسے شخص کو جسے دکھائی دیتا تھا اُسے دفتر سے چھٹی کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنا کر دے رہا تھا۔جیسے ہی ناصر کو اس بات کا علم ہوا توڈاکٹر کا بھی سر غائب ہوگیا۔وہی نرخرے سے آتی ہوئی آواز دکھائی دی۔اس نے چیخ ماری اور بھاگ کر باہر نکل آیا۔ڈاکٹر نے ماں کو مشورہ دیا کہ ناصر کو کسی ماہرِ نفسیات کی ضرورت ہے۔واپسی پر ان کی کار ایک پولیس سارجنٹ نے روک لی اور اپنے مخصوص انداز میں کچھ رقم کا تقاضا کرنے لگا۔اس سارجنٹ کا سر بھی غائب ہوگیا۔ بڑا مسئلہ بن گیا۔ناصر کا انکل وکیل تھا۔اگلے دن وہ آیااور بڑے فخر سے بتانے لگا کہ آج اُس نے ایک ایسے مجرم کو رہا کرایاہے۔جس کے جرم کے چار چشم دید گواہ تھے اور اس کے انکل کا بھی سر غائب ہوگیا۔ ناصر کو کئی ماہرینِ نفسیات کے پاس لے جایا گیا۔ مگراسی طرح لوگوں کے سر غائب ہوتے رہے۔اس کے بیورو کریٹ ماموں کا سر غائب ہوا۔ان کے ہمسائے میں رہنے والے ایک سیاسی لیڈر کا سر غائب ہوا۔اس کے ابو کا ایک دوست جو بڑا معروف صحافی تھا اور اکثر ان کے گھر آیا کرتا تھا ایک دن اس کا سر بھی غائب ہوگیاحتی کہ ایک دن ایسا آیا کہ اس کے ابو جو بہت بڑے بزنس مین تھے ان کا سر بھی غائب ہوگیا۔

اسی طرح اس بیماری میں دو ماہ گزر گئے اس کے امتحانات آگئے مگر وہ دو ماہ سے اسکول گیا ہی نہیں تھا ۔ ماں چاہتی تھی کہ اس کا سال ضائع نہ ہو مگر ناصر اسکول جانے پر راضی ہی نہیں تھا کہ وہاں اسے اپنے استاد کا سر نہیں دکھائی دیتا۔ ماں نے اس کے ایک کلاس فیلو دوست سے بات کی۔ اس لڑکے نے کسی نہ کسی طرح ناصرکو امتحان دینے پر تیار کرلیا۔ ناصر نے اسے بہت کہا کہ میں نے تو دوماہ سے کچھ پڑھا ہی نہیں میں فیل ہوجائوںگا مگردوست نے اس سے کہا کہ تیرے پاس ہونے کا میں ذمہ دار ہوں ۔تُو بس امتحان دے۔امتحان دینے کیلئے ناصر اپنے دوست کے ساتھ سہماہوا اسکول گیا۔اور سر جھکا کر بیٹھ گیا کہ اس کی نظر اپنے استاد پر نہ پڑے ۔سوال نامہ تقسیم ہوا ۔ناصر کو کوئی سوال بھی نہیں آتا تھا۔ناصر کے پیچھے والی کرسی پر اس کا دوست بیٹھا ہوا تھا۔ ناصر نے اُس سے سرگوشی کے لہجے میں کہا کہ مجھے تو ان میں سے کوئی سوال نہیں آتا اور دوست نے ایک چھوٹی سی پرچی اس کی طرف بڑھا دی جس پر ایک سوال کا جواب لکھا ہوا تھا۔ناصر نے جیسے ہی اسے پیپر پر نقل کرنا شروع کیا تو اسے اپنے استاد کا سر دکھائی دینے لگا۔نرخرے سے آنیوالی آواز ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئی۔

230 — صرف فوج کی طرف دیکھنا درست نہیں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-230 | ↑ فہرست

صرف فوج کی طرف دیکھنا درست نہیں

====================

صرف فوج کی طرف دیکھنا درست نہیں

وہ جومعاشی ترقی کیلئے وزیر اعظم نواز شریف کو گالف کھیلنے کا مشورہ دیتے ہیں انہی جیسے ایک دوست نے وزیر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کیا خوش نصیب آدمی ہیں۔جب عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے اپنے عروج پر تھے تواللہ نے سیلاب بھیج دیا۔ عمران خان نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تو سانحہ پشاور ہوگیا۔میرا شمار نواز شریف کے حامیوں میں نہیں ہوتا اس کے باوجود مجھے یہ جملے سن کر بہت تکلیف ہوئی ۔(ہوئے تم دوست جس کے، دشمن اس کا آسماں کیوں ہو)میرے نزدیک کسی کی بربادی سے کسی کی خوش قسمتی کا فیصلہ کرنا بہت سفاکانہ اور کراہت آمیز عمل ہے۔ اس حوالے سے ایک ایرانی کہاوت ہے کہ بادشاہ کاخیال تھا کہ صبح سویرے جو اجنبی سامنے آئے وہ انسان کیلئے خوش قسمتی یا بدقسمتی کی علامت بن جاتا ہے۔بادشاہ شکار کیلئے نکلا تو اس کی نظر ایک تیزچلتے ہوئے اجنبی پر پڑی۔بادشاہ نے اسے پکڑ کر بند کردینے کا حکم دے دیا۔ اتفاق سے اس روز شکار بہت اچھا ہوا ۔بادشاہ نے شکار سے واپسی پر اس اجنبی کوبلایا اور کہا تم بادشاہ کیلئے خوش بخت ثابت ہوئے ہو۔ بتائو تمہیں کیا انعام دیا جائے۔ اس اجنبی نے بادشاہ سے کہا کہ اگر کسی دن کی سعادت یا نحوست کا دار ومدارپہلے ملنے والے اجنبی پر منحصر ہے تو کیا میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ آپ کا ملنا میرے لئے کتنی بڑی بدبختی تھا کیونکہ میں اپنے قریب المرگ بیٹے کے علاج کے لئے حکیم کو بلانے جا رہا تھا اور آپ نے پکڑ کر بند کرادیا میں سارا دن بھوکا پیاسا رہا ادھر گھر کی پریشانی الگ تھی۔ میں سمجھتا ہوں یہ میری زندگی کا منحوس ترین دن تھا کاش مجھے صبح سویرے آپ کو دیکھنے کا اتفاق نہ ہوا ہوتا۔درویشوں کے نزدیک تو خیراتفاق کوئی شے ہے ہی نہیں۔کائنات میں کچھ بھی اتفاقات کا نتیجہ نہیں۔ سب کچھ پہلے سے طے شدہ ہے بلکہ اب تو سائنس بھی اِسی نتیجے پر پہنچتی جارہی ہے۔سائنس کے مطابق قدرت نے انسانی جینزمیں سب کچھ درج کردیا ہے اورایک ایک جین پر درج شدہ معلومات کئی کئی لاکھ صفحات پر آتی ہیں۔ بالوں کا رنگ، آنکھوں کی ساخت، جسم اور چہرے کے خدوخال، قد،زندگی بھر جو بیماریاں ہوتی ہیں وغیرہ وغیرہ تو اس میں درج ہوتی ہی ہیں۔سائنس کے مطابق پْرتشدد رجحانات بھی جین میں موجود ہوتے ہیں یعنی یہ بھی جین میں تحریر ہے کہ کسے مجرم بننا ہے۔نطفے کے جین پر تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس نطفے کے جین سے جو زندگی پیدا ہونی ہےاس کے خاتمے کا وقت بھی اس میں درج ہے۔یعنی کہ خوش قسمتی کیلئے آدمی جو اچھے برے حالات پیدا کرتا ہے وہ بھی دراصل لوحِ تقدیر پر رقم ہوتے ہیں۔

آئیے ذرا اس بات پر نظر ڈالتے ہیں کہ نصیب کیا ہے اور خوش نصیب کون ہے۔قسمت یا مقدر خدا کے مقرر کردہ قانون کو کہتے ہیں۔مثلا پانی جب تک پانی ہے اس کا مقدر ہے کہ وہ مائع ہو اور نشیب کو بہے۔مگر یہی پانی جب اپنی حالت تبدیل کرلیتا ہے اور بخارات بن جاتا ہے تو اس کا مقدرہے کہ وہ نشیب کی بجائے بلندی کی طرف اٹھتا ہے۔ وہ مائع نہیں رہتا۔ گیس بن جاتا ہے۔یہی پانی جب جم کر برف بنتا ہے تو اس کا مقدر پھر بدل جاتا ہے۔پانی کی مختلف حالتیں کسی اور عامل کے عمل سے بدلتی ہیں مگر انسان اپنی حالت خود بدلتا ہے۔اور وہ جو حالت اختیار کرلیتا ہے۔اسی پر خدا کا مقرر کردہ قانون لاگو ہو جاتا ہے۔

اور خوش نصیب کون ہے؟ اس سوال کا ایک جواب تو وہ ہے جو واصف علی واصف نے دیا تھا کہ خوش نصیب وہ ہے جو اپنے نصیب پر خوش ہے مگرکچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ خوش نصیب وہ ناراض آدمی ہے جسے راضی کرنے کیلئے نصیب سرگرداں پھرتا ہے۔نواز شریف کی خوش قسمتی پر بات کرتے کرتے ہم کہیں اور نکل گئے ہیں۔کسی نے یہ بھی کہا ہے کہ واقعی نواز شریف خوش نصیب آدمی ہیں کہ انہیں راحیل شریف جیسا سپہ سالار نصیب ہوا ہے۔مگر میرا خیال ہے’’حاصل کیلئے صرف صحیح شخص ہی کافی نہیں ہوتا صحیح وقت اور صحیح جگہ کا تعین بھی ضروری ہے۔‘‘اپنے جملے کی تھوڑی سی وضاحت کیلئے ایک واقعہ درج کر رہا ہوں’’محی الدین ابن عربی کے ایک مریدِ خاص جعفر بن یحییٰ تھے۔جب وہ اپنے وقت کے سب سے بڑے شیخ کی تلاش میں اسپین سے مکہ پہنچے تو وہاں سبز جبہ پوش نے انہیں کہاتم جس کی تلاش میں مشرق میں آئے ہو زمانے کا وہ استاد مغرب میں موجود ہے اور ابھی تمہاری تلاش میں ایک کمی بھی ہے۔جہاں سے آئے وہیں واپس چلےجائو۔ وہ وہیں ہے۔حاتم طائی کے قبیلے سے تعلق رکھتا ہے۔العربی کا بیٹا ہے۔ محی الدین نام ہے۔جعفر محی الدین کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے ایک درس گاہ میں پہنچا اور محی الدین کا پوچھا تو کسی نے ایک طالب علم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ محی الدین ہے وہ اس وقت کتاب ہاتھ میں لئے ایک کمرے سے عجلت میں نکل رہا تھا۔جعفر نے اس نوجوان کو حیرت سے دیکھا اور روک کر پوچھا’’کہ اس زمانے کا سب سے بڑا استاد کون ہے۔تو محی الدین نے کہا ’’مجھے اس سوال کا جواب دینے کیلئے کچھ وقت چاہئے‘‘جعفر نے اس سے پوچھا کہ طائی قبیلے کے العربی کے تم ہی بیٹے ہو۔ تو محی الدین نے کہا ’’ہاں میں ہی ہوں۔ جعفر بولا’’تو پھر مجھے تمہاری ضرورت نہیں‘‘تقریباً تیس سال کے بعد جعفر اس ہال میں داخل ہوا جہان محی الدین ابن عربی تقریر کر رہے تھے۔انہوں نے جعفر کے اندرداخل ہوتے ہی کہا’’جعفر بن یحییٰ اب جب میں تمہارے سوال کاجواب دینے کے قابل ہوں تو تمہیں اس کی ضرورت نہیں۔تیس سال پہلے جعفر تم نے کہا تھاتمہیں میری ضرورت نہیں۔ کیا اب بھی تمہیں میری ضرورت نہیں ہے۔اس سبز جبہ پوش نے تیس سال پہلے تمہاری تلاش میں کسی کمی کا تذکرہ کیا تھا وہ کمی وقت اور جگہ کے تعین کی تھی۔‘‘

ملک حالتِ جنگ میں ہے۔سانحہ پشاور کرنے والے تاج محمد عرف رضوان جیسے قاتل گلی کوچوں میں دندناتے پھررہے ہیں ۔شکار پور کی قربان گاہ اور اس کے بعدلاہور کے دل میں پولیس لائن کے باہر خود کش حملہ چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ ہم سب کے گھر میدان جنگ بنے ہوئے ہیں ایسی صورت حال میں سپہ سالار کیا کرے۔کس کس مسجد کے سامنے اپنے سپاہی تعینات کرے۔کس کس دفتر کو تحفظ دے ۔کس کس تعلیمی ادارے میں جھانک کر دیکھئے کہ اندر کہیں خود کش جیکٹیں تو نہیں بن رہیں ۔جس تعلیمی ادارے میں تاج محمد عرف رضوان نے تعلیم حاصل کی ہے۔اس سے کون سوال کرے کہ تم لوگوں نے یہ کیسی تعلیم دی ہے۔ان اساتذہ سے کون پوچھے جنہوں نے اسے علم کے زیور سے آراستہ کیا ہے کہ تم نے یہ کیسا انسانیت کادشمن فرد بنایا ہے۔جو کتابیں پڑھ کر وہ بچوں کا قاقل بنا ہے وہ کس نے لکھی ہیں کہاں سے آئی ہیں۔ یہ سارے کام صرف سپہ سالار نہیں کر سکتا۔ سو اِس جنگ کو جیتنے کیلئے حکومت کا صرف افواجِ پاکستان کی طرف دیکھنا درست نہیں۔ اسے چاہئے کہ پوری قوم کو تیار کرے کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔

231 — فیصل بٹ سے عمران خان تک

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-231 | ↑ فہرست

فیصل بٹ سے عمران خان تک

====================

فیصل بٹ سے عمران خان تک

آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے میدان میں جنگ لڑی جا رہی ہے ۔اسی پس منظرمیں انڈین وزیر اعظم نے پاکستانی وزیراعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔سرحدوں پر بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کی نیک خواہشات کا دونوں طرف سے اظہار ہوااورلوگوں کو جنرل ضیا یاد آگئے۔انہوں نے ہی پہلی بار کرکٹ کے میدان جنگ سے عسکری جنگوں کی روک تھام کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ کر کٹ کے میدان میں لڑئی جانے والی جنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی اندازمیں برپا رہتی ہے۔۔بمبئی میں دہشت گردی ہوئی اور بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیاتو سری لنکا نے اپنی ٹیم پاکستان بھیج دی۔یہ بات بھارت کیلئے بڑی تکلیف دہ ثابت ہوئی۔بھارتی حکومت کی دعائیں رنگ لائیں اور سری لنکا کی ٹیم پر لاہور میں دہشت گردی کا حملہ ہوگیا۔دہشت گردی کے اس سانحے نے کرکٹ کھیلنے کیلئے آنے والی ٹیموں پر پاکستانی میدانوں کے دروازے بند کردئیے۔دہشت گردوں نے نہ صرف پاکستان اور پاکستانیوں سے کرکٹ چھیننے کی کوشش کی بلکہ پاکستان کے خوبصورت چہرے کو بھی دنیا بھر میں مسخ کیا۔

میں کالم لکھنے کیلئے اس حملے کی تفصیلات سرچ کر رہا تھا تومیرے سامنے وزارت اطلاعات کا ایک ویڈیو آگیا اور میں پرویز رشید کو داد دئیے بغیر نہ رہ سکا۔پرویز رشید کے بارے میں میرے دوستوں کی بہت اچھی رائے ہے۔وہ ہمیشہ ان کی تعریف کرتے رہتے ہیں۔ میں سوچتا تھا کہ کوئی خوبی تو وزیر اطلاعات میںضرور ہوگی وہ لوگ جنہیں میں اپنے دوستوں میں شمار کرتا ہوںآخروہ پرویز رشید کا ذکر اتنے اچھے انداز میں کیوں کرتے ہیں۔اس ویڈیو کا نام’’ فیصل بٹ‘‘ ہے۔یہ اس شہیدسپاہی کی داستان ِ لازوال ہے جس نے 96 گولیاں اپنے سینے پر کھا کر سری لنکا کی ٹیم کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھا تھا۔ وزارت ِ اطلاعات کے جس ادارے نے یہ ویڈیو بنائی ہے میںآج کے دن اسے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ فیصل بٹ کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ کی اہمیت دونوں ممالک میں بہت زیادہ ہے۔دونوں ممالک کے لوگ اتنے پُرجوش ہوتے ہیں کہ ان کیلئے جیت زندگی اور موت کا مسئلہ بن جاتی ہے۔یعنی ہم دونوں کا ورلڈ کپ یہی ہوتا ہے۔ پاک بھارت کرکٹ کے تقریباً ہرمیچ میں کھلاڑیوں کے درمیان تند وتیز جملوں کا تبادلہ ہوا بلکہ کئی میچز میں تو خاصی لڑائی ہوئی۔یعنی دونوں طرف کے کھلاڑیوں کو بھی اس بات کا احساس رہتا ہے کہ ہم کھیل نہیں رہے بلکہ اپنے ملکوں کے عوام کی خواہشات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

کرکٹ کا آغاز برطانیہ سے ہوا تھا۔یہ اس زمانے کی بات ہے جب یورپ تاریک صدیوں میں تھا اور چرچ اقتدار میں بادشاہوں کا مکمل طور پر شریک ہوا کرتا تھا۔ یہاں نائٹ بنانے کا سلسلہ شروع ہوا سات سال کے بچے کو کسی بڑے لارڈ کے حوالے کردیا جاتا تھا۔ جہاں اس کی تعلیم شروع ہوتی تھی اسے مذہبی باتیں سکھائی جاتی تھیں وہ تلوار بازوں اور گھڑ سواروں کی خدمت کرتا تھااسے تہذیب بھی سکھائی جاتی تھی تیرہ سال کی عمر میں وہ نائٹ کا نائب بن جاتا تھا جسے اسکوائر کہتے تھے اب اسے تلوار بازی اور نیزہ بازی کی تربیت دی جاتی تھی گھڑ سواری میں مہارت حاصل کرتا تھا اس کیلئے جنگی مشقوں کا بندوبست کیا جاتا تھا۔ یہ اسکوائر اپنے ماسٹر کے گھوڑوں کی دیکھ بھال بھی کرتے تھے ان کی زرہ بکتر اور ہتھیار وغیرہ پالش کرنے کی ذمہ داری بھی انہی کی ہوتی تھی ان کی یہ بھی ذمہ داری ہوتی تھی کہ جنگ میں اگر نائٹ گرنے لگے تو اس کی مدد کریں۔ جب یہ ا سکوائر اٹھارہ سے اکیس سال کی عمر میں پہنچتے تھے تو ان کی کارکردگی دیکھ کر انہیں نائٹ بنایا جاتا تھا ۔ انہی لڑکوں کے کھیلنے کیلئے کرکٹ کا کھیل ایجاد کیا گیا تھا۔یعنی بنیادی طور پر یہ نائٹز کا کھیل تھا۔نائٹ عیسائیت میں باقاعدہ مجاہد سمجھے جاتے تھے ۔نائٹ بنانے کی تقریب کے آغازمیں نائٹ کو پہلے باقاعدہ غسل دیا جاتا تھااس کے بعد وہ چرچ میں تمام رات اپنے گناہوں کا اعتراف کرتا تھا اورعبادت میں مشغول رہتا تھا دوسرے دن وہ سفید لباس میں تلوار لے کر چرچ کے بڑے ہال میں لایا جاتاتھا جہاں چرچ کا بڑا پادری اس کی تلوار پر اور اس کے جسم پر ہاتھ پھیرتا تھا ۔اس کے بعد وہ پادری کے آگے جھکتا تھا پھر لارڈ کے آگے جھکتا تھا ۔لارڈ سے ایک سوال کرتا تھا اسکے جواب سے اگر لارڈ مطمئن ہوجاتا تھا تو اس کے نائٹ بنانے کی تقریب جاری رہتی تھی اسے باقاعدہ خواتین نائٹ کا لباس پہناتی تھیں۔وہ مکمل طور پر تیار ہوکر پھر اپنے لارڈ کے سامنے جھکتا تھا۔لارڈ اسے تلوار دیتا تھا اور تین مرتبہ اس کے کندھوں پر ہاتھ رکھتا تھا اور کہتا تھا کہ تمہیں گاڈ اور سینٹ جارج کے نام پر نائٹ بنایا جارہا ہے۔یہی نائٹ جب کوئی کارنامہ سرانجام دیتے تھے تو انہیں نائٹ ہڈ کا اعزاز دیا جاتا تھا۔ جسے نائٹ ہڈ کا اعزاز دیا جاتا تھا اسے ساتھ ’’سر ‘‘ کا لقب بھی مل جاتا تھا۔نائٹ ہڈ کا اعزاز حاصل کرنے والے کرکٹر کی ایک طویل فہرست ہے ۔کچھ دنوں کی بات ہے برطانیہ کے ایک سیاہ فا م بچے نےا سکول میں کہا ہے کہ میرے باپ نے مجھے کرکٹ کھیلنے سے منع کر دیا ہے۔ وہ بچہ کرکٹ کا بہت اچھا کھلاڑی تھا۔ا سکول والوں نے اجازت کیلئے بچے کے باپ سے رابطہ کیا تو اس نے کہا’’میں اپنے بچے کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتا مجھے اس کھیل سے برٹش امپائرکے مظالم کی یاد آتی ہے۔‘‘میں نے اس حوالے سے غور کیا تو معلوم ہوا ہے کہ کرکٹ برطانیہ کی ایجاد ہی نہیںبلکہ آج بھی صرف ان ممالک کا یہ مقبول ترین کھیل ہے جو برطانیہ کے زیر تسلط رہے ۔یعنی کرکٹ برطانیہ کا ایجادکیا ہوا وہ کھیل ہے جو نوآبادیاتی دور میں برطانیہ کے زیرقبضہ تمام علاقوں میں پہنچا۔ بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز وہی ممالک ہیں جہاں کسی زمانے میں برطانیہ کا سورج غروب نہیں ہوتا تھا۔کرکٹ کا کھیل جیسے بھی وجود میں آیا مجھے بہت اچھا لگتا ہے ۔میں خود بھی کرکٹ کھیلتا ہوں اور میرے بچے بھی کھیلتے ہیں ۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ پاکستانیوں کو کرکٹ اتنا پسند ہے کہ جس کرکٹر نے 1992کے ورلڈ کپ میں پاکستان کو فتح دلائی تھی پاکستانی قوم نے اسے اپنالیڈر مان لیاہے مگر میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا ۔میرے خیال میں اٹھارہ سال تک مسلسل یہ قوم اس عظیم کرکٹر کے قول و فعل کو دیکھتی رہی ہے۔ پھر کہیںجا کرکہا ہے’’ عمران خان زندہ باد‘‘۔

232 — برطانوی پارلیمنٹ میں ناموسِ رسالتﷺ کا بل

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-232 | ↑ فہرست

برطانوی پارلیمنٹ میں ناموسِ رسالتﷺ کا بل

====================

برطانوی پارلیمنٹ میں ناموسِ رسالتﷺ کا بل

یہ یورپ ہے ۔۔جھاگ اڑاتی شمپین کی بوتلوں کا یورپ ۔۔۔عریانی کے گیت گاتی ہوئی میگی کا یورپ ۔۔جس کے بغیر نیا عہد نامہ مکمل نہیں ہوتا۔۔تہذیبوں پر گفتگو کرتے ہوئے برٹینڈرسل کا یورپ۔۔جو خدا کے وجود سے خالی معاشرے کی تلاش میں ہے۔۔میں اس وقت دیارِ عیسویں کی اکیسویں اسٹریٹ پر کھڑا ہوں ۔اس مصروف ترین گلی میں آتے جاتے ہوئے لوگ مرغ ِ سر بریدہ دکھائی دے رہے ہیں ۔زیادہ تر لوگوں کے سروں نے جو ہیڈ پہن رکھے ہیں ان پر فاختہ کا نشان بنا ہوا ہے اور ٹائی کے پن کی صورت شاخ ِ زیتون کی طرح ہے ۔سوٹ پر امن کے پرفیوم کا بہت زیادہ ا سپرے کیا ہوا ہے مگر ان کے جسموں سے آتی ہوئی بارود کی بو پوئنزن کی تیزخوشبو میں دب نہیں رہی ۔میرے سامنے ورلڈ بنک کی عمارت ہے جس پرتیسری دنیا کے کچھ اورممالک کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں۔خیال کی اڑن طشتری نے اگلے ثانیے میں مجھے پیرس کی مشہور سڑک شانزے لیزے پر پہنچا دیا جہاں سارتر کے ساتھ چلتے ہوئے اچانک مجھے پوپ یاد آگیا ۔جس نے کہا کہ مذہب کے نام پر قتل نا معقولیت ہے مگر مذاہب کے تمسخر اڑانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔پھریورپ کے رہنما دکھائی دئیے جو بازو میں بازو ڈال کر چل رہے تھے اور بیک زبان کہہ رہے تھے ہم چارلی ہیں۔مگر میں پیغمبرِ انسانیت ﷺکا امتی تھا۔ اپنا شمار قاتلوں میںبھی نہیں کر سکتا تھا۔میں دکھ میں ڈوب گیا۔آہ میرا پیرس ۔ میرا رنگ و خوشبو کا شہر ،شہر اشک و آہ بن گیا۔پیرس سے میری بہت پرانی دوستی ہے میں جب 1990میں پہلی بار پیرس آیا تھا توبابر زمان کے ساتھ پیرس کی سڑکوں اور گلیوں میں دیر تک آوارہ گردی نے مجھے یہ خبردی تھی کہ میانوالی کی طرح پیرس بھی اپنی رت بدلتا ہے۔بابر زمان پی ٹی وی کاایک ذہین پروڈیوسر تھے جنرل ضیاء کے دور میں جلاوطنی کی سزاملی لیکن فضامیں دھماکے سے پھٹ جانے والا جہاز اسے واپسی کے سفر پر آمادہ نہ کر سکا۔

میں اور بابر زمان جب سڑکوں پر نکلتے تھے کافی شاپوں میں بیٹھتے تھے تو ہمارے ساتھ روسو بھی ہوتا تھا ،پکاسوسے بھی گپ شپ ہوجاتی تھی ،لیونارڈو ڈاونچی بھی کہیں پرُہجوم سڑک پر لوگوں کی تصویریں بناتے ہوئے مل جاتا تھا۔ایک آدھ بار جنرل ڈیگال سے بھی علیک سلیک ہوئی تھی۔اوپرا سینٹر میں بھی کئی بڑے بڑے فنکاروں سے گپ شپ رہی ۔بابر زمان فرانسیسی تاریخ پر گہری نظر رکھتا تھاسوماضی کے مزاروں سے ایسے ایسے کردار نکل کر ہماری محفل میں آجاتے تھے میں کبھی کبھی پریشان ہو جاتا تھا۔وجود سے خیال تک پھیلی ہوئی یہ گپ شپ اب تو یادوں یادگاروں کے گرد آلود فریموں میں پڑی۔پھر سے بابر زمان اور میرے ملنے کا انتظار کر رہی ہے۔میں نے گفتگو کے انہی فریموں سے گرد جھاڑی اور آزادی ء اظہار کی حدود و قیود کے تعین کی تصویر پر غور کرنے لگا۔پیرس کے چہرے کی مسکراہٹ کیلئے اس تصویرکا مکمل ہونا اب ضروری ہوگیا ہے ۔

شانزے لیزے پر چلتی ہوئی خیال کی رو 10ڈائوننگ اسٹریٹ پر آنکلی ۔یہ لندن کا ایک خوشگوار اتوار تھا۔چاروں طرف لوگ ہی لوگ تھے ۔ میرے ہم رنگ لوگ ، میرے ہم وطن لوگ۔کوچیں مسلسل آرہی تھیں ۔لوگوں سے بھری ہوئی کوچیں ۔لوگ اترتے جارہے تھے اور کوچیں ایک طرف کھڑی ہوتی جارہی تھیںلوگوں کے ہاتھوں میں بینر بھی تھے مگر یہ احتجاجی بینر نہیں تھے۔ایک بینر پر لکھا تھا ’’ہم برطانوی میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے گستاخانہ خاکوں کو اپنے اندر جگہ نہیں دی‘‘ ۔ایک اور بینر پر لکھا تھا ’’ہم برطانوی حکومت کے شکر گزار ہیںکہ اس نے گستاخانہ فلم بنانے والے امریکن کو برطانیہ میں داخل نہیں ہونے دیا ‘‘۔ ایک بینر پر یہ جملہ درج تھا ’’ہم برطانوی حکومت کو سراہتے ہیں کہ اس نے اس پادری پر برطانیہ کے دروازے بند کر دئیے جس نے قرآن حکیم کو جلانے کی ناپاک جسارت کی تھی‘‘۔اور بھی کئی عجیب و غریب بینر تھے ۔ لوگوں کا ہجوم بڑھتا جارہا تھا۔مجھے علامہ سید ظفراللہ شاہ نظر آئے میں نے لپک کر ان سے پوچھا کہ آپ لوگ یہاں کیوں جمع ہوئے ہیں تو انہوں نے بڑے فخر سے کہا کہ’’ ہم برطانوی پارلیمنٹ میں آزادی ء اظہار کی حدود و قیود کے تعین کا بل لانے والے ہیں‘‘ ۔میں نے حیرت سے پوچھا ’’وہ کیسے‘‘ تو کہنے لگے ’’برطانوی آئین کے مطابق اگر کسی پٹیشن پر ایک لاکھ لوگ دستخط کردیں تو وہ بل کی صورت میں برطانوی پارلیمنٹ میں پیش کردی جاتی ہے۔اور اس وقت ہم جو پٹیشن برطانوی وزیر اعظم کو پیش کر رہے ہیں اس پر تقریباً سوا لاکھ برطانوی شہریوں نے دستخط کئے ہیں ۔آج کا دن برطانوی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔برطانیہ میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے والی ہے۔‘‘

یہ باتیں سن کر مجھے علامہ سید ظفراللہ شاہ کے ساتھ لندن کا وہ اتوار کچھ اور خوبصورت لگنے لگا ۔ممکن ہے پاکستان میں رہنے والے کچھ لوگ میرے ذوق پر افسوس کا اظہار کر رہے ہوںکہ سنٹرل لندن کے خوبصورت ترین علاقے میںمجھے علامہ سید ظفراللہ شاہ خوبصورت بلکہ خوبصورت ترین لگے۔ ابھی میں ان کے ساتھ اسی ماحول میں چند قدم اٹھائے ہی چلا تھا کہ بارود کی بو نے مجھے نتھنے سکیڑنے پر مجبور کردیا۔ قریب ایک الیکڑونک کی دکان میں چلتے ہوئے سو دوسو ٹیلی وژنوں پر یہ خبر چلنے لگی کہ داعش نے شام میںکچھ اور مسلمانوں کو زندہ جلا دیا ہے ۔اب اس بات کوکافی دیر ہو چکی ہے مگر نتھنوں سے بارود کی بو جا ہی نہیں رہی۔یہ وہی بو ہے جس نے پاکستانی قوم کا جیون اجیرن کر رکھا ہے۔ جس سے بچنے کیلئے پاکستانی صاحبان ِ اقتدار ہر صبح کروڑوں ڈالرکااسپرے اپنے کپڑوں پر کرتے ہیں ۔میں اس منظر سے باہر نکل آیا ۔سامنے دریا ئے ٹیمز کے ساحلوں پر قطار در قطار لگی ہوئی سنگ مرمر کی اینٹیں سورج کی شعاعوں سے اپنے بدن گرمارہی تھیں نائٹ کلبوں میں شرم و حیا سے مبرا تہذیب اپنے بازو فضا میںلہرا لہراکر کہہ رہی تھی۔بابر بہ عیش کوش کہ عالم دوبارہ نیست۔ عریانی وفحاشی کو دیکھ کر زمین نے گھاس میں منہ چھپا رکھا تھا۔مگر علم اور عمل کی سچائی نے انہیں آسمان کے قریب تر کردیا ہے۔

233 — عمران خان کی غلط فہمی

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-233 | ↑ فہرست

عمران خان کی غلط فہمی

====================

عمران خان کی غلط فہمی

منصور آفاق

بارہ جنوری2015 کو عمران خان نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔دو فروری2015 کویعنی تقریبااٹھارہ بیس دن کے بعدہمارے وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرمایاکہ ’’عمران خان کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی کے استعفے کا مطالبہ غیرقانونی ہے ‘‘مطالبے کے بارے میں لگتا ہے خاصی تحقیق کی گئی ہے ۔کئی قانونی ماہرین سے مشورے کئے گئے ہیں تب ہی تو اتنے دن لگ گئے ۔وگرنہ عمران خان کو جواب تو دوسرے دن ہی دیا جاسکتا تھا۔ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ 2 فروری کوعمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات بھی کی تھی ممکن ہے یہ بات چیف الیکشن کمشنر کے نوٹس میں بھی لے آنی ہوکہ استعفے کا مطالبہ قانونی نہیں۔ایک وجہ اور بھی سمجھ میں آرہی ہے کہ 2 فروری کوعمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے (ن) لیگ پریہ الزام بھی لگایا کہ (ن) لیگ والے اتنے نااہل ہیں کہ ٖ ڈھنگ کے ساتھ دھاندلی بھی نہیں کر سکے۔عمران خان کے بقول کہ ہم نے جو فرانزک ٹیسٹ کرائے ہیں ان سے پتہ چلا ہے کہ بیس پولنگ اسٹیشنوں کےچودہ فارم ایک ہی آدمی کے بھرے ہوئے ہیں اور تمام فارموں پر ایک ہی شخص نے دستخط کئے ہیں۔عمران خان نے یہ حیرت انگیز بات بھی بتائی کہ پچاس پولنگ اسٹیشنوں کے فارم نمبرچودہ اور پندرہ دیتے ہوئے اورپرایزیڈنگ آفیسر نے دستخط کئے ہوئے ہیں اور واپس لیتے ہوئے کسی اورنے دستخط کئے ہیں۔عمران خان کے اس بیان پرتبصرے کرتے ہوئے ہمارے ایک (ن) لیگی دوست نے کہاکہ چلو عمران خان نے یہ تو مان لیا کہ (ن) لیگ نے زندگی میں پہلی بار دھاندلی کی ہے اورمجھے وہ شریف آدمی یاد آگیاجو زندگی میں پہلی بار چوری کرنے ایک گھر میں گیا وہاں کافی تلاش کے بعد ایک تجوری دکھائی دی جس پر عبارت درج تھی کہ تالا کھولنے کیلئے توڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔سائیڈپر لگا ہوا بٹن دبا دیں۔ اس نے لکھے پہ اعتبار کیا اوربٹن دبا دیا۔بٹن دباتے ہی وہاںپولیس پہنچ گئی۔پولیس نے اس سے پوچھاکہ تمھیں اپنی صفائی میں کچھ کہنا ہے تو چور نے بڑے دکھ سے کہا’’آج میراانسانیت سے اعتبار اٹھ گیا ہے‘‘(ہائے بیچارے نون لیگ والے )

عمران خان جب چیف الیکشن کمشنرسے ملنے گئے توکمرے میں داخل ہونے سے باہر نکلنے تک لمحہ لمحہ کی خبرقومی ا سمبلی کے دفاتر میں برقی لہروں پر چکراتی رہی ۔حلقہ ایک سو بائیس میں ہونے والی بوالعجبی کے بارے میں تو عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کوبتانا ہی تھاعمران خان نے لگے ہاتھوںبیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے ووٹ کی یاد دہانی بھی ضروری سمجھی۔حیرت ہے سپریم کورٹ کے اتنے واضح احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا۔

عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے ایک مطالبہ اور بھی کیا کہ آئندہ الیکشن بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرائے جائیں تاکہ کوئی دھاندلی نہ کر سکے۔میرے خیال میں یہ عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم کے بعد دھاندلی نہیں ہوسکے گی ۔یار لوگ بڑے استادہوتے ہیں۔ کوئی نیا راستہ تلاش کر ہی لیں گے۔اس مرتبہ بھی دھاندلی روکنے کیلئے کروڑوں روپے کی مقناطیسی سیاہی منگوائی گئی تھی۔شنا ختی کارڈ کے ساتھ لسٹ میں نام کے ساتھ ووٹر کی تصویر لگائی گئی تھی۔اتنی محنت اور اتنے اخراجات کے بعد بھی بقول اعتزاز احسن تھیلوں سے ووٹوں کی بجائے ردی برآمد ہوئی ۔ان کا شاید خیال تھا کہ ووٹوں کے تھیلوں سے نوٹ برآمد ہوں گے۔(اگرچہ پاکستان میں یہ کاروبار غیر قانونی ہے مگررب جانتا ہے کہ ایک ووٹ کے بدلے خاصے نوٹ مل جاتے ہیں )

این اے ایک سو بائیس کے تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ سابق سیشن جج غلام حسین اعوان کی رپورٹ تو میں نے نہیں پڑھی مگر ان کی طرف سے کیا گیا یہ اعلان ضروری سناہے کہ اس حلقے میں دھاندلی کے کوئی شواہد نہیں ملے بس ووٹوں کے پندرہ تھیلے کھلے ہوئے تھے ۔دس تھیلے مناسب طریقے سے سیل نہیں کئے گئے تھے ۔انہی تھیلوں میں فارم نمبر پندرہ موجود نہیں تھے ۔دوسو چار کاونٹر فائلوں کے سیریل نمبرایک دوسرے سے میچ نہیں کرتے تھے ۔متعدد پولنگ اسٹیشنوں کی کاونٹر فائلوں پر دستخط نہیں تھے۔اس کے علاوہ این اے ایک سو چوبیس کے ووٹ بھی این اے ایک سو بائیس کے تھیلوں سے برآمد ہوئے ہیں۔ بالکل درست کہا ہے ،انہوں نے کہ دھاندلی کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔گنتی کے مطابق ایاز صادق کے ووٹ زیادہ ہیں اور عمران خان کے کم ہیں۔اللہ بھلا کرے سابق سیشن جج غلام حسین اعوان کا۔ کیسی مزے دار بات ہے کہ ان کی رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد صرف تحریک انصاف کے حامیوں نے بھنگڑے نہیں ڈالے (ن) لیگ کے حلقوں میں بھی مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

234 — دوتہائی اکثریت کا دائرہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-234 | ↑ فہرست

دوتہائی اکثریت کا دائرہ

====================

دوتہائی اکثریت کا دائرہ

نئی انصاف گاہوں (عسکری )کے خلاف یومِ سیاہ منایاگیا۔کچہریوں میںچیخ چیخ کر اعلان کیا گیا کہ منصفی کی عمارت میں کوئی نئی کھڑکی نہیں کھولی جاسکتی۔فوری عدل کیلئے انصاف کی دہلیز پر کوئی نیا دروازہ وا نہیں کیا جاسکتاچاہے آپ کے بچے بھیڑوں بکریوں کی طرح ذبح کردئیے جائیں۔

مجھے معصوم بچوں کے بھاری بھاری تابوتوں کی قسم !

مجھے شکار پور کی امام بارگاہ کے ان شہیدوں کی قسم!

جو حالتِ سجدہ میں اپنے رب سے جا ملے۔ اب پاکستانی قوم آوازوں کے کالے کوٹ نہیں دیکھ سکتی۔اب قلم کے ٹکڑے سڑک پر بکھیرنے والوں کے احتجاج پر دھیان نہیں دیا جاسکتا۔ اب اِس قوم نے طے کر لیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کیلئے اپنی جیلیں ذبح خانوں میں بدل دے گی۔اب اس ملک کا ہر چوک ان درندو ں کیلئے پھانسی گھاٹ ثابت ہوگا۔سانحہ ء پشاور کے بعد کا پاکستان ایک اور پاکستان ہے۔یہ وہ پاکستان ہے جس کا اعلانیہ رکھوالاخدا کے بعد راحیل شریف ہے۔یہ وہ پاکستان ہے جس میں عوام ااور فوج دونوں ایک طرف ہیں اور دوسری طرف صرف دہشت گرداور ان کے ہمدردہیں۔

وکیلوں کے اس احتجاج میں بار کونسل کے نو منتخب وائس چیئرمین اعظم نذیر تارڑ پیش پیش تھے۔ کہا جاتا ہے کہ اعظم نذیراِس سے پہلے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنوں کے خلاف بھی کورٹ جانے کیلئے پیش پیش تھے۔ایک اخباری اطلاع کے مطابق ابھی دوچار دن پہلے ان کے ساتھ شہباز شریف کا ٹیلی فونک مکالمہ ہوا۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ شہباز شریف نے اس سلسلے میں بھی انہیں کوئی نادرمشورہ دیا تھا یا نہیں لیکن تحریک انصاف کے حامد خان و اضح طور پر اعظم نذیر تارڑکے ساتھ ساتھ ہیں۔سپریم کورٹ میں انہوں نے ہی اکیسویں ترمیم کے خلاف درخواست دائر کی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ تحریک انصاف حامد خان کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی کرتی ہے یا نہیں۔بہرحال میرے دوست اور میانوالی سے تحریک انصاف کے ایم این اے امجد خان کے بقول ’’دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عمران خان واضح طور پر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘

ایک عجیب و غریب بات31 دسمبر 2014ء کو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہی تھی کہ ’منتخب نمائندے آئین میں بنیادی تبدیلیاں نہیں لا سکتے، آزاد عدلیہ کی موجودگی میں کوئی فوجی عدالت قائم نہیں ہو سکتی، اگر آئین میں ترمیم بھی کر لی جائے تو پھر بھی عدلیہ کے نزدیک اْن کی کوئی اہمیت و حیثیت نہیں ہو گی‘‘۔سابق چیف جسٹس کی اِسی الہامی گفتگو کوسامنے رکھتے ہوئے وکلا بڑے شوق و ذوق سے عدالت ایونیو پر پہنچ گئے ہیں۔یہ پہلا مقدمہ ہے جو آئین ِ پاکستان کے تحت آئین ِپاکستان کے خلاف سنا جارہا ہے۔پہلی بارقومی اسمبلی کے دوتہائی اکثریت سے کئے جانے والے کسی فیصلے پر عدالت میں اجنبی گفت و شنید ہونے لگی ہے۔ پاکستانی آئین کے تحت اب تک تودو تہائی اکثریت سے ہونے والا فیصلہ پوری قوم کا فیصلہ قرار دیاجاتا تھا۔اسی کو قانون سمجھا جاتا تھا ۔وکلا کہا کرتے تھے کہ آئین کا آرٹیکل 239آئینی ترمیم کو کسی بھی عدالت میں چیلنج کرنے سے روکتا ہے۔ اب دیکھتے ہیں عدالت ِ عالیہ ا س حوالے سے کیا نیا فرمان جاری فرماتی ہے۔ جہاںتک اپنی یادداشت کا تعلق ہے کہ ہم نے یہی سنا تھا کہ دو تہائی اکثریت کے ساتھ اسمبلی چاہے تو آئین کا بنیادی ڈھانچہ بھی بدل سکتی ہے۔ممکن ہے ہم نے غلط سنا ہو۔ لیکن اس سوال پر بحث تو ہوسکتی ہے کہ کیا واقعی فوجی عدالتوں کاقیام آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہے ؟۔ میرے نزدیک 1973کے آئین کی بنیاد قرآن و سنت پر رکھی گئی ہے یعنی اس آئین کی بنیادی شق ہی یہی ہے کہ کوئی ایسا قانون نہیں بنایا جاسکتا جو قرآن و سنت کے منافی ہو۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اسلام کی رو سے فوجی عدالتیں بنائی جا سکتی ہیں اس سوال کے جواب میں علمائے کرام فرماتے ہیں کہ اس وقت پاکستان حالت جنگ میں ہے اور میدان جنگ میں سپہ سالار قاضی القضاۃ بھی ہوتا ہے۔اس لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران قائم ہونے والی فوجی عدالتیں عین اسلام کے مطابق ہیں ۔

آئین کے تحت عدالتوں میں جج مقرر کرنے کا طریقہ کار یہ طے ہے کہ وہ وکیل جنہیں عوام کی نمائندہ حکومت مناسب سمجھے انہیں موجود جج صاحبان سے مشورہ سے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں جج مقرر کردے۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہی عوامی نمائندے اگر وکیلوں کی جگہ فوجی افسران کو جج مقرر کرنے کا فیصلہ کریں تواسے کیسے آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف اقدام قرار دیاجاسکتا ہے۔

سابق چیف جسٹس نے جویہ عجیب و غریب بات کی تھی اس کے پس منظر میں دراصل ایک آئینی ترمیم موجود ہے۔جس کی پہلے کوئی مثال موجود نہیں کہ عدلیہ کے حکم پر آئین میں کوئی ترمیم کر لی گئی ہو۔یہ کام صرف پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہوایہ ترمیم سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججوں کی تقرری کے متعلق تھی۔سابق چیف جسٹس اپنی اس کامیابی میں اس بات کو بھول گئے کہ اگر عوامی نمائندے نہ چاہتے تو سپریم کورٹ نے جو ججوں کی تقرری پر نظرثانی کا عبوری حکم دیا تھا اس سے صرف ِ نظر بھی کر سکتے تھے ۔عدالت عالیہ کو اپنے دائرہ کار میں رہنے کا مشورہ بھی دے سکتے تھے۔آخر میں وکلا سے گذارش ہے کہ کچھ خیال کریں۔صورت حال بہت نازک ہے ۔ دیکھئے پاکستان کے شاعرافواج ِ پاکستان کے حق میںکیسی شاعری پر مجبور ہوگئے ہیں۔

حکومت پر مسلط مافیا سن

وطن کی بے حیا اشرافیہ سن

میں سچ کہنے کی جرات کررہا ہوں

میں اعلانِ بغاوت کر رہا ہوں

صریحاً جھوٹ یہ جمہوریت ہے

ستم کا روٹ یہ جمہوریت ہے

بھرے ہیں حکمرانوں کے خزانے

مسلسل لوٹ یہ جمہوریت ہے

بیاں حرفِ صداقت کر رہا ہوں

میں اعلانِ بغاوت کر رہا

235 — کچھ ہونے والا ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-235 | ↑ فہرست

کچھ ہونے والا ہے

====================

کچھ ہونے والا ہے

یہ تو خیر طے شدہ بات ہے کہ میڈیا سے خیر کی خبر کبھی نہیں آئی لیکن گزشتہ کچھ ماہ سے نشرہونے والی خبریں اور زیادہ دل دہلانے والی ہیں ۔ایسا لگتا ہے کچھ ہونے والا ہے،کوئی طوفان،کوئی خوفناک حادثہ،کوئی ہولناک واقعہ،کوئی کرب کی دوزخ سے نکلی ہوئی تاریخ بدلنے کی ساعت،کوئی ٹوٹتی زمین کی دہشت خیز آواز،کوئی ساکت ہوتی زندگی ، کوئی پاکستان ٹیلی وژن کی ا سکرین پر چہرے بدلتی ہوئی رات،کوئی اجتماعی سماعت شکن دھماکہ...کچھ ہونے والا ہے۔ میں ایک تیز رفتار ریل گاڑی کو ایک ایسی سرنگ سے گزرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں جِس کا دوسرا دہانہ بند کردیا گیا ہے ۔

میں دیکھ رہا ہوں کہ کھونٹوں پر بندھے ہوئے اپنی زنجیریں توڑ کر بھاگنے کی کوشِش میں ہانپ رہے ہیں ، گھونسلوں سے پرندے نکل آئے ہیں اور اپنی اپنی بولیوں میں شور مچا رہے ہیں۔دماغوں میں افراتفری کا عالم ہے ، زمین کے پرت اُلٹ جانے کا اِمکان پیدا ہورہا ہے،پہاڑ روئی کے گالوں کی طرح اُڑ نے پر پر تول رہے ہیں۔ فضاء میں ایک بے رونق سُرمئی اور سُرخ بُجھا بُجھا رنگ پھیلتا جارہا ہے۔ درخت اپنی بہاروں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، سوکھی ٹہنیاں اپنے استخوانی وجودلئے ساکت و جامداپنی پور پور خشک پتھرائی آنکھوں میں دہشت بھر کر آسمان کی طرف اُٹھی ہوئی ہیں،کانٹوں کی باڑیں اپنے قریب کی ہر شے سے لپٹتی جارہی ہیں۔ تیز و تند زہریلی آندھیاں ہر چیز کو جڑ سے اُکھاڑ کر بگولوں کے چکر میں جکڑنے کے موقع کی تلاش میں ہیں۔کیا یہ خوفناک قہقہے تاریخ میں بدل جائیں گے،زبانیں پتھرکی ہوجائیں گی،آنکھیں پھیل کر باہراُبل آئیں گی ،زندگی کی رمق موت کی زردی میں بدل جائے گی.... مجھے ایسا کیوں محسوس ہورہا ہے کہ کچھ ہونے والا ہے....ممکن ہے کہ جو کچھ میں سوچ رہا ہوں ، دیکھ رہا ہوں ویسا نہ ہو.... کچھ اور ہو اور خدا کرے کچھ اور ہومگر یہ مصدقہ ہے کہ کچھ ہونے والا ہے ....

سیاست کی جنگاہ پورے عروج پر ہے۔ہر شہر فیصل آباد بننے والا ہے۔ایک طرف موجودہ وزیراعظم اورسابقہ صدر ایک ہی مورچہ میں جمع ہوگئے ہیںاور اُن کی توپوں کا رُخ بھی ایک ہی فصیل کی جانب ہے ۔وہ فصیل جِس کے ہر بُرج اور ہر منارے پرعوام کے لشکری ایستادہ ہیں۔مورچے میں توپوں کے گولے اُٹھانے والے گلو بٹوںکی بھی کوئی کمی نہیں۔ اتحادی جماعتوں کی کمک بھی مسلسل پہنچ رہی ہے۔ سراج الحق کا سفید پرچم بھی داغ داغ ہونے والا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی آنکھیںبھی صورتِ حال کو بھانپنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتیں ۔مگر صورت حال ایسی ہے کہ رنگ بدلنا ممکن ہی نہیں رہا اور۔ بازارِ وقت میں فروخت کیلئے کوئی اور سپاہ بھی موجود نہیں۔ سوخریدار کے پاس ایک اور مارشل لا کے زنگ آلودہ اسلحہ کے سِواکوئی اور چارہ نہیں رہ جائے گا اور میرا ذاتی خیال ہے کہ اب پاکستان کسی اور مارشل لا کا متحمل نہیں ہو سکتاا س سرنگ کے آخری کنارے پر روشنی کی کرن کا تصور ہی بعید از اِمکان ہے۔

معیشت کی ستم گاہ میں زندگی کی درد انگیزکراہ طویل سے طویل تر ہوتی جارہی ہے۔ اس کی قبا میںجا بجا بھوک کے پیوند لگے جاتے ہیں۔مہنگائی نے اس کا بند بند مضمحل کر دیا ہے ۔ روٹی کی تلاش میں نکلا ہوا بچہ چاند کی گولائی دیکھ دیکھ کراُکتا چکا ہے۔بھوک اس کا پیٹ کاٹتی جا رہی ہے۔ماں کو ہنڈیا میں پتھر ابالتے ہوئے بہت دیر ہو چکی ہے۔فاقہ زدہ دوشیزہ کو اپنی عصمت کے دام بھی پورے نہیں مل رہے۔ روکھی سوکھی کھا کر رات گزارنے والے سفید پوش صرف پانی پر عمر گزارے جا رہے ہیں ۔ماہانہ پانچ ہزار روپے تنخواہ لینے والاچار بچوں کا باپ خودکشی کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔غربت آخری احتجاج کیلئے سڑکوں پر آنے والی ہے اور خدا نخواستہ اسے کالے بوٹوں تلے روند دیا گیاتو کیا ہوگا۔کچھ ضرور ہوگا کہ کچھ ہونے والا ہے

شدت پسندوں کے نام سے جو ہر گلی کو لہورنگ کرنے کا جو کام شروع کیا گیا تھا افواجِ پاکستان نے بڑی حد تک اس پر کنٹرول کرلیا ہے مگرانسانی خون تو پھر خون ہے گرتا ہے تو جم جاتا ہے ۔مذہب کی آڑ میںسروں کی بیچ بونے والے یہ نہیں جانتے کہ جہاں سر بوئے جاتے ہیں وہاں دماغوں کی فصل اگ آتی ہے۔اور اس وقت پوری قوم کے سروں میں دماغ جاگ پڑے ہیں جو بار باررانا ثنااللہ سے کہہ رہے ہیں کہ کچھ ہونے والا ہے ۔علم کی درس گاہ میں نصاب سے روشنی کے وہ تمام ورق نکال لئے گئے ہیں جو سچائی کی کھوج میں نکلنے والوں کی رگوں میں لہو کی رفتار کو تیز کرتے تھے۔ کسی نے یہ نہیں سوچا کہ اس نصاب کو پڑھ کر پروان چڑھنے والی نسلیں اپنی سرحدوں کا دفاع کیسے کریں گی۔ شاید پھر نصاب بدلنے والا ہے۔کچھ نئے نصاب لکھنے والے قلم اپنے کان پر رکھ کر حرکت میں آنے والے ہیں۔ کچھ ہونے والا ہے۔ہاںمیں نا امید نہیں ہوں۔۔ مجھے اس پتھرائی ہوئی زندگی میں’گو گو‘ کی صورت میں کسی نومولود بچے کے رونے کی آواز سنائی دے رہی ہے۔

236 — ڈاکٹر طاہرالقادری کی واپسی

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-236 | ↑ فہرست

ڈاکٹر طاہرالقادری کی واپسی

====================

ڈاکٹر طاہرالقادری کی واپسی

ایک بات میری سمجھ میں آرہی کہ حکومتی حلقے ایک طرف اس بات کا شور کر رہے ہیں کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت سے ڈیل کر لی ہے۔تین ارب روپے لے لئے ہیں۔دوسری طرف عمران خان کے ساتھ انہیں بھی دہشت گرد قراردے کر ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئیے گئے ہیں بلکہ اشتہاری قرار دے دیا گیاہے۔صرف یہی نہیں حکومت نے تو ان کے خلاف اپنی پراپیگنڈہ مہم بھی تیز تر کردی ہے۔ایک اطلاع کے مطابق نون لیگ کے میڈیا کو قیادت کی طرف سے باقاعدہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف اپنی سرگرمیوں میں تیزی لائیں۔پتہ نہیں کیوں حکومت شروع سے ہی ڈاکٹر طاہر القادری سے خائف ہے ۔سانحہ ماڈل ٹائون کو دیکھیں یہ حکومت کا خوف ہی تھا کہ بے وجہ لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنادیا گیا۔یہ بھی سب نے دیکھاکہ اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر جہاز سات چکر لگاتا ہے اور اسے اترنے کی اجازت نہیں دی جاتی کہ اس میں ڈاکٹر طاہر القادری موجود ہیں۔کیایہ خوف نہیں تھا کہ انہیں اپنے ساتھیوں سمیت کئی دن تک مسلسل ماڈل ٹائون میں محصور رکھا گیا۔

بہرحال دوچار روز میں یہ بات روزِ روشن کی طرح واضح ہوجائے گی کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ میری لندن میں ڈاکٹر طاہر القادری سے تفصیلی ملاقات ہوئی اور میں نے پوری طرح یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا کوئی الزام درست ہے یا نہیں۔ ان کی باڈی لینگوئج ان کی گفتگو ان کی آنکھیں کسی ڈیل کی خبر نہیں دیتی تھیں بلکہ ان کے ارادے پہلے سے زیادہ مضبوط دکھائی دئیے ۔ وہ مجھے اسی طرح استقامت کے پیکر محسوس ہوئے۔ مجھے یقین ہے اس مرتبہ ان کی جد وجہد پہلے سے زیادہ توقعات کے خلاف ہوگی۔ عین ممکن ہے تیس تاریخ کو اسلام آباد میں عمران خان کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈالے دکھائی دیں۔

ایک پیش گوئی اور بھی کر رہا ہوں کہ اب ڈاکٹر طاہر القادری انقلاب کیلئے ہر وہ طریقہ اختیار کریں گے۔ جسے موجودہ حکومت اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے جائز سمجھتی ہے۔وہ لوگ جو کسی کی شرافت کو اس کی بزدلی سمجھنے لگتے ہیں انہیں شایدعلم نہیں کہ سچ مچ اگر کوئی شریف اپنا حق لینے پر تل جائے تو پھر اسے روکنا ناممکن ہوجاتا ہے۔اب وہ بالکل اسی طرح حکومت کو گرائیں گے جیسے ماضی میں ن لیگ نے پیپلز پارٹی کی حکومتیں ختم کرائی تھیں۔ اب وہ اسی طرح الیکشن لڑیں گے جیسے ن لیگ اور پیپلز پارٹی لڑتی آئی ہیں۔اب وہ اس نظام کے خاتمے کیلئے اسی نظام کا ہتھیار استعمال کریں گے۔اب واقعی حکومت کو ڈاکٹر طاہر القادری سے ڈرنا چاہئے ۔ماڈل ٹاون میں لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے والوں کی زد میں یقیناً ڈاکٹر طاہر القادری بھی آسکتے ہیں مگر شہید طاہر القادری زندہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے زیادہ خطرناک ہوجائے گا۔

میں لندن میں ہونے والے عوامی تحریک کے کنونشن میں بھی گیا تھا۔وہاں وہی دھرنے جیسی صورت حال تھی، وہی جوش تھا، وہی ولولے تھے۔وہی نعرے لگ رہے تھے ،ترانے بج رہے تھے۔کنونشن میں لارڈ نذیر احمد کی موجودگی میرے لئے حیران کن تھی اور انہوں نے بڑی پرجوش انداز میں تقریر کی ۔کہا کہ جو لوگ سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث ہیں انہیں سزائے موت دی جائے پھر اچانک خیال آیا کہ وہ تو برطانوی پارلیمنٹ کا حصہ ہیں اور برطانوی حکومت دنیا بھر میں موت کی سزا کی مخالف ہے۔سو انہیں اپنے جملے کی وضاحت کرنا پڑی مگرعوامی تحریک میں اس درجہ شدت کے ساتھ ان کی موجودگی چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ ستر دن کادھرنا واقعی ذہنوں میں انقلاب لے آیا ہے۔

مجھے ان لوگوں پر بہت ترس آرہا ہے جو واویلا کررہے تھے کہ کسی ڈیل کے نتیجے میں ڈاکٹر طاہر القادری میدان چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ان ارمانوں پر اس کالم کی اشاعت کے وقت تک پانی پھر چکا ہوگا۔دوستو!ابھی اداسی درست نہیں۔ہم جیسوں کوزندگی کی نوید دینے والی ساعت ابھی مردہ نہیں ہوئی۔ابھی وہ ٹہنی موجود ہے جس پر پھول کھلنے ہیں۔درختوں کے ہاتھ ابھی خالی نہیں ہوئے۔ابھی بہار راستے میں ہے۔جہاں لہو کی بوندیں گری تھیں وہاںگلابوں کی سرخ کلیوں کے پھوٹنے کے امکا ن ابھی تک جاگ رہے ہیں۔اور اب ایک آخری بات کہ اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ دھرنے اپنے مقاصدحاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے اس لئے اب حکومت کے جانے کا کوئی امکان نہیں رہا۔ ان سے عرض ہے کہ کوئی ٖفیصلہ کرنے سے پہلے حالات کا بغور جائزہ لیں پھر کسی نتیجے پر پہنچیں۔

237 — کمیشن خطرناک ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-237 | ↑ فہرست

کمیشن خطرناک ہے

====================

کمیشن خطرناک ہے

اس وقت رات کے بارہ بجنے والے ہیںوزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے ایڈوائز برائے انرجی شاہد ریاض گوندل ابھی ابھی برمنگھم سے لندن روانہ ہوئے ہیں۔ایک محفل میں تقریباًچار گھنٹے انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب دئیے ۔تمام سوال پنجاب حکومت کے حوالے سے تھے ۔ہر سوال کا جواب انہوں نے بڑے اعتماد سے دیا مگر سانحہ ماڈل ٹاؤن پرجواب دیتے ہوئے وہ صرف یہ بات کہہ کر بات بدل لیتے تھے کہ شہباز شریف کا ذاتی طور پر اس واقعہ میں کوئی قصور نہیں۔یہ واقعہ دراصل ان کے خلاف ایک سازش تھی جو بہت جلد بے نقاب ہوگی ۔یقیناسانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

یقین مجھے بھی ہے کہ قاتل اپنے انجام کوپہنچیں گے مگرایسا موجودہ حکومت میں ممکن نہیں ۔یہ حکومت جب سے پاکستان وجود میں آیا ہے۔وجود میںآئی ہے اور مسلسل چل رہی ہے ۔بلکہ پاکستان بننے سے پہلے بھی یہی حکومت تھی۔ ہاں البتہ چہرے بدلتے رہے ہیں لوگ نہیں ۔برسوں سے ایک مخصوص طبقے نے سرزمینِ پاک پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔بس یہی لوگ مختلف شکلیں بدل بدل کر حکومت کرتے رہتے ہیں۔اسی طبقے نے سب سے زیادہ اس ملک پر فوج کو مسلط رکھا ہے ۔غور کیجئے کہ وہ تمام لوگ جو فوجی حکمرانوں کے دور میں اقتدار میں رہتے ہیں کہ وہ اس وقت کہاں ہیں۔وہ تمام آپ کو اقتدار کے ایوانوں میں نظر آئیں گے ۔یہ سب ایک دوسرے کے رشتہ دار ہیں ۔دولت اور طاقت سے مضبوط اور کوئی رشتہ نہیں ہوتا۔اس قبیلے نے اپنے رشتہ دار عمران خان کے اردگرد بھی جمع کر رکھے ہیں مگرعمران خان کو اللہ تعالیٰ نے بے پروائی کا بھی تھوڑا ساوصف دیاہے۔ اسے عوام کے سوا کسی کی کوئی پرواءنہیں ۔سرمایہ دار اور جاگیر دار اس کی جنبشِ آبرو پر حرکت میں آتے رہیں تو ٹھیک ہے وگرنہ اس کی آنکھیں تو ہمیشہ ماتھے پر رہتی ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ فائدہ اور نقصان کا معاملہ اس نے اللہ پر چھوڑ رکھا ہے ۔

انتخابی دھاندلی کی کوکھ سے نکلنے والا تاریخ کا طویل ترین دھرنا کہاں منتج ہونا ہے۔عمران خان کو اس کی بھی پرواء نہیں۔اور یہ بھی طے ہے کہ اسے شاہوں سے توقع نہیں مگر زنجیر ہلاناتو اس کا حق ہے۔اس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ذریعے تحقیقات کرائی جائے کہ دھاندلی ہوئی ہے یا نہیں۔اگر ثابت ہوجائے کہ دھاندلی ہوئی ہے تو نواز شریف استعفیٰ دے دیں اور ثابت نہ ہو ا تو تحریک انصاف دھرنا ختم کردے گی۔پیپلز پارٹی کی طرف سے سراج الحق کو دی جانے والی عمران خان کی اس آفر کوایک اچھی تجویز اورخوش آئند قرار دیاگیا ہے۔مگر مسئلہ یہ ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے زیر نگرانی بننے والے کمیشن میںایم آئی اور آئی ایس آئی کے ممبران کو بھی ضروری قرار دیا ہے پھر یہ کہا تھا کہ اس کمیشن کا سربراہ غیر جانب دار آدمی ہو۔

یہی بات تیرہ اگست وزیر اعظم نواز شریف نے کچھ یوں کہی تھی”کہ ملکی صورتحال کا جائزہ لینے اور اجتماعی سوچ کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ 2013 کے انتخابات کے بارے میں لگائے گئے الزامات کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کا ایک کمیشن قائم کیا جائے اور اس مقصد کیلئے حکومت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے درخواست کرے گی کہ وہ عدالت عظمیٰ کے تین ججوں پر مشتمل ایک کمیشن تشکیل دیں جو ان الزامات کی مکمل چھان بین کے بعد اپنی حتمی رائے دے۔“

بظاہر تو عمران خان اور نواز شریف ایک ہی بات کہہ رہے ہیں مگر مجھے نہیں لگتا کہ حکومت اس بات پر تیار ہوگی۔اگر حکومت کمیشن بنانے میں سنجیدہ ہوتی تونوازشریف کا اعلان ہوا نہ ہو گیا ہوتا۔ سوچئے تین ماہ پہلے نواز شریف نے کہا تھا مگرحکومت نے ابھی تک چیف جسٹس کوایسی کوئی درخواست نہیں بھیجی۔پھر ایک غیر جانب دار کمیشن اور اس میں آئی بی اورآئی ایس آئی کے لوگوں کی شمولیت،چھوڑئیے !حکومت اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی کیسے چلاسکتی ہے۔ہاں اتنا ضرور ہوا ہے کہ یہ اعلان کرکے عمران خان نے موجودہ حکومت کی عوام میں رہی سہی عزت بھی خاک میں ملا دی ہے۔کمیشن بناتی تو اس کا فیصلہ اسے معلوم ہے اور نہیں بناتی تواور خراب ہوتی ہے کہ خود نواز شریف نے اس کمیشن کے بنانے کا اعلان کیا تھا۔

میں نے شاہد ریاض گوندل سے کہا کہ مبارک ہو عمران خان نواز شریف کے فوری استعفیٰ سے دست بردار ہوگئے ہیں تو وہ کہنے لگے۔کمیشن بنانا اور خطرناک ہے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کی طرح حکومت کے خلاف پھر کوئی سازش ہوسکتی ہے۔کمیشن کو دھاندلی کے جعلی ثبوت فراہم کرکے حکومت کے خلاف فیصلہ کرایا جاسکتا ہے۔میں نے حیرت سے پوچھا حکومت آپ لوگوں کی ہے جعلی ثبوت کون فراہم کرے گا تو کہنے لگا۔حکومت ہماری ہے اور ماڈل ٹاون میں چودہ آدمی قتل کر دئیے گئے۔میں تمہیں پورے یقین سے کہہ رہا ہوں کہ شہباز شریف نے نہیں کرائے تو سوال پیدا ہوتا ہےناکہ کس نے کرائے۔

238 — گورنر پنجاب سے وزیر اعلی سندھ تک

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-238 | ↑ فہرست

گورنر پنجاب سے وزیر اعلی سندھ تک

====================

گورنر پنجاب سے وزیر اعلی سندھ تک

میلسی کے گائوں دھلو کے کچھ تاریک گھروں کو سولر انرجی سے روشن کیا تو وزیراعلی پنجاب کے مشیرِ انرجی شاہد ریاض گوندل یاد آگئے ۔ لوڈ شیڈنگ کے موضوع پران سے بہت طویل گفتگو ہوئی تھی۔ انہوں نے پاکستان کو انرجی کے پرابلم سے نکالنے کیلئے کئی ایسے پروجیکٹ بتائے تھے جو بہت کم وقت میں پاکستان کو اس بحران سے نکال سکتے ہیں ۔ یقیناانہوں نے یہ مشورے وزیراعلی پنجاب کو بھی دئیے ہونگے مگرانہوں نے تو اپنا آلۂ سماعت پہلی بارسانحہ ء ماڈل ٹائون کے بعد کانوں سے لگایا ہے ۔ شاید الیکشن کے فوراً بعد وہ اسے کہیں اندھیرے میں رکھ کربھول گئے تھے۔ سوانہیں وہ گھر گھرشمسی توانائی دینے کے مشورے کیسے سنائی دے سکتے تھے۔ شاہد ریاض گوندل سے درخواست کی جاسکتی تھی کہ وہ اپنے باس کودوبارہ مشوروں سے نوازیں مگر افسوس کہ اب ان کے باس کے پاس وقت بہت کم ہے۔

ہم میلسی سے لاہور روانہ ہوئے تو یاد آیا کہ لندن میں جب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنی حکومت کے خلاف سچی اور کھری گفتگو کی تھی تو میں نے انہیں فون کر کے اس جرأت مندی پر مبارک باد دی تھی اور انہوں نے وعدہ لیا تھا کہ جب میں پاکستان آئوں گا تو انہیں ضرور ملوں گا سو میں نے اپنے دوست اور ان کے قریبی ساتھی حافظ امیرعلی کو فون کیا اور کہا کہ میں کل لاہور میں ہوں ممکن ہو تو گورنر صاحب سے ملاقات کا وقت طے کرادیجئے۔ اگلے دن چھ بجے ہم گورنر پنجاب کے ساتھ گورنر ہائوس کے لان میں بیٹھے ہوئے تھے ۔ میرے ساتھ ریلیف ادارے کے چیئرمین علامہ سید ظفراللہ شاہ ،مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی اہم کاروباری شخصیت سہیل سرفراز منجھ اور اسلام آباد سے تنویر حسین ملک بھی تھے۔ تنویر حسین ملک وہ عجیب و غریب شخص ہے جس نے بغیر کسی مفاد کے ہزاروں لوگوں کے ساتھ بھلائی کی ہے۔(ابھی آسمان زمین سے مایوس نہیں ہوسکتا) تقریباً گھنٹے بھرملاقات جاری رہی۔ اپنی باڈی لیگوئج سے گورنرصاحب لوگوں کیلئے کچھ کرنے اور گورنرہائوس کی فصیلیں گرانے میں پُرعزم دکھائی دئیے۔

اسی رات دس بجے کی فلائٹ پر کراچی جانا تھا سو گورنر ہائوس سے سیدھے ایئرپورٹ پہنچے۔ کراچی میںوہ گاڑی ہماری منتظر تھی جس پر ہمیں تھرپارکرکے شہر مٹھی پہنچنا تھا۔ صبح صبح مٹھی کے سرکٹ ہائوس داخل ہوئے ۔ مٹھی میں ہمارا استقبال اس خبر نے کیا کہ تھر میں غذائی قلت کے سبب پچھلے تین دنوں میں چھ بچے مرچکے ہیں۔ پتہ نہیں ہمارے حکمراں خدا کو کیا جواب دیں گے ۔عمر فاروق نے تو کہا تھا کہ اگر دریائے فرات کے کنارے ایک کتا بھی بھوکا مرگیا تواے عمر! قیامت کے روز اس کا ذمہ دار تُو ہوگا۔ مٹھی کے ڈی سی او آصف جمیل سے ملاقات ہوئی۔ اچھے آدمی تھے غریبوں کیلئے کچھ کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے ہمیں بہت سے قیمتی مشورے دئیے۔ وہیں طے پایا کہ ریلیف دینے والا ادارہ وہاں جو بچوں کا اسپتال بنا ناچاہ رہاہے اس کیلئے ہمیں وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کرنی چاہئے۔ جب میں نے اس مقصد کیلئے مظہر برلاس کو فون کیا تو اس نے کہا ’’قائم علی شاہ سے مل کر تم دونوں ایک دوسرے کا وقت ضائع کروگے۔ تم کو اگر کام کرنا ہے تو میں ان کی بیٹی نفیسہ شاہ سے بات کرتا ہوں اور پھر بعد تھوڑی دیر بعد میں نے فون اٹھایا تو دوسری طرف نفیسہ شاہ موجود تھیں۔

اورپھر ہم بھوک اور پیاس کے ریگزاروں میں داخل ہوگئے۔ یعنی صحرائے تھر میں اتر گئے۔ میلوں سفر کیا۔ مسلسل چار دن ہماری جیپیں صحرا میں دوڑتی رہیں۔ یہ دنیا کا نواں بڑا صحرا ہے۔ تقریباً دو لاکھ مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے ۔ یہ صحرا آدھا پاکستان میں اور آدھا بھارت میں ہے۔ درمیان میں بھارت کی طرف سے لگائی گئی کانٹے دار باڑ ہے اور دونوں طرف مورچوں میں بیٹھے ہوئے سپاہی ہیں۔ دونوں طرف ہندو اور مسلمان آباد ہیں۔ معاشی اعتبار سے بھی دونوں طرف رہنے والے ایک طرح کی صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ ہم جیسے مٹھی شہر نکلے تو ہمارے موبائل فون نے ہمیں خبردار کیا کہ ہم کسی اور دنیا میں داخل ہو چکے ہیں یعنی موبائلز اور لیپ ٹاپس نے اپنے چہروں پر نوسروس کا بورڈ آویزاں کرلیا۔ ابلاغ کی دنیا ختم ہوگئی۔ رابطے منقطع ہو گئے۔ گھروں کی طرزِ تعمیر دیکھ کر مجھے افریقہ کے جنگلوں میں رہنے والوں کے گھر یاد آگئے۔ بالکل وہی اسٹائل تھا۔ تمام لوگوں کے چہرے دھوپ سے جھلسے ہوئے تھے۔ ہاں خوبصورتی کا بھی ایک منظر آنکھوں میں محفوظ رہ گیاہے۔ شاید وہ ڈوبتے ہوئے سورج کی سنہری شعاعوں میں پر پھیلائے ہوئے مور کا رقص میں کبھی نہ بھول سکوں۔ پچھلے دنوں غذائی قلت کے سبب بہت سے مور بھی ہلاک ہوئے۔ موروں کی ہلاکت کا ایک بڑا سبب بارڈ پر لگی ہوئی خار دارتاریں بھی ہیں۔ دونوں طرف کے مور جب کانٹے دار تاروں کو اڑکرعبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو فوجیوں کی گولیوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ یہ بات بہت عجیب وغریب تھی۔ مانا انسانوں کو تو ویزے کی ضرورت ہے مگر پرندے تو پرندے ہیں۔ کسی نے بتایا کہ انڈین کہتے ہیں پاکستانی تھرکے موروں میں رانی کھیت کے جراثیم ہوتے ہیں جن کی وجہ سے ہندوستانی تھر کے مور بھی مرنے لگ جاتے ہیں اور ہمارے تھر کے لوگوں کا دعوی ہے کہ موروں کا یہ وبائی مرض آیا ہی ادھر سے ہے۔ یہاں فاضل جمیلی کی وساطت سے ملنے والی شخصیت کرشن شرما کا ذکر نہ کرنا بڑی ناانصافی ہوگی جنہوں نے انسانوں کے ساتھ موروں کی صحتمند زندگی کیلئے بھی تھر میں بےپناہ کام کیا ہے اور کررہے ہیں۔ لیکن یہ بات بھی طے ہے کہ یہ چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں کیلئے کام کرنے والی بڑی بڑی این جی اوز دراصل بڑی تبدیلی کو روکنے کیلئے دنیا بھرمیں مصروفِ عمل ہیں۔

239 — تبدیلی کے ساتھ ساتھ سفر

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-239 | ↑ فہرست

تبدیلی کے ساتھ ساتھ سفر

====================

تبدیلی کے ساتھ ساتھ سفر

برمنگھم ایئر پورٹ سے چودہ تاریخ شام پانچ بج کر پندرہ منٹ پر پی آئی اے کی فلائٹ کو اسلام آباد کیلئے روانہ ہونا تھا۔ علامہ سید ظفر اللہ شاہ اورمیں تین بجے ایئرپورٹ پرپہنچ چکے تھے تمام مسافروں کو مقررہ وقت پراُس لاونج میں پہنچادیاگیا تھاجہاں سے جہاز کے اندر داخل ہونا تھا۔تقریباً ساڑھے تین سو سے زائد مسافر تھے اور تمام پاکستانی تھے۔مگرجب جہاز ایک ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ ہواتو لوگوں کے چہروں پر لکھا گیا ۔’’گو گو‘‘یہ بات کچھ لوگوں کو ناگوار بھی گزری کہ آخرجہاز کے لیٹ ہونے میں نواز شریف کا کیا قصور ہے۔

پندرہ تاریخ کی صبح ہم اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترے اور وہاں سے سیدھے پنڈ دادن خان پہنچے جہاں ظفراللہ شاہ نے تین گائوں ’’چک شفیع ‘ چک ڈفر ، چک اویس کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے تین پلانٹ لگوائے تھے جوکڑوے اور زہریلے پانی کو میٹھے اور صحت مند پانی میں بدل رہے تھے۔وہاں کے لوگوں نے ہمیں مجبور کیا کہ ہم کچھ اور گائوں کا وزٹ بھی کریں کیونکہ وہاں پانی کے حوالے سے لوگوں کی حالت بہت بری ہے۔ہم جب اگلے گائوں گول پورمیں پہنچے تو میری آنکھوں نے یہ عجیب منظر دیکھا کہ بارش کے پانی کے ایک گندے تالاب سے ایک گائے بھی پانی پی رہی ہے اور ایک اٹھارہ بیس سالہ نوجوان بھی ۔اسی تالاب میں خواتین پینے کیلئے پانی کی گاگریں بھی بھر رہی ہیں اور بھینسیں اور گائیں اسی تالاب میں نہا رہی ہیں۔ اکیسویں صدی میں پنجاب کے دل میں ایک ایسے مناظر دیکھ کر میرا دل چاہا کہ مجھے ’’گو وزیراعظم گو ‘‘کا نہ سہی ’’گو وزیراعلی گو‘‘ کا نعرہ ضرور لگانا چاہئے۔

وہاں سے شام کو براستہ میانولی ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے۔جہاں سابقہ ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کا کنڈی فارم ہمارا منتظر تھا۔اگلی صبح فیصل کریم کنڈی کے چھوٹے بھائی احمد کنڈی کے ساتھ ہم دامان کے علاقے گئے جہاں پینے کا پانی زمین سے نکالنے کیلئے تقریباً ایک ہزار فٹ تک نیچے جانا پڑتا ہے۔ہم یہ سوچ کر وہاں گئے تھے کہ وہاں لوگوں کیلئے پینے کا پانی سب سے بڑا مسئلہ ہے مگر ہمیں یہ دیکھ کر بڑی حیرت ہوئی کہ وہاں پینے کا پانی پنجاب کے کئی علاقوں سے زیادہ بہترانداز میں لوگوں کو میسر ہے۔یعنی یہاں بھی ’’گو گو‘‘کا نعرہ لگایا جاسکتا تھا۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے ہم پانچ بجے کے قریب نکلے اب ہماری منزل ملتان تھا۔جہاں معروف کالم نگار ہارون رشید ہمارے منتظر تھے اور جو ہمیں موبائل فون پر جاوید ہاشمی کی شکست کا لمحہ بہ لمحہ حال سنا رہے تھے۔ہم ملتان پہنچے تو پی ٹی آئی کے نوجوان سٹرکوں پر فتح کی خوشی میں رقص کر رہے تھے۔جاوید ہاشمی کی شکست کا تو اس سارے عالم کو اس رات معلوم ہوگیا تھاجب عمران خان نے ملتان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیا تھا۔ان دنوں عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری جلسوں کی ایک نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔میں سب سے زیادہ حیران میانوالی کے جلسے پر ہوا۔ میانوالی میرا شہر ہے اورمیں نے اپنی زندگی میں اپنے شہر میں اتنے زیادہ لوگوں کو ایک جگہ جمع کبھی نہیں دیکھا۔جلسے میں لوگوں کی تعدادکے حوالے سے فیصل آبادکاجلسہ بھی میرے لئے حیران کن تھا۔کیا یہ بات حیرت انگیز نہیں کہ فیصل آباد جو ابھی ایک سال پہلے نون لیگ کا قلعہ تھا وہاں ڈاکٹر طاہر القادری کے جلسے میں عمران خان کے ملتان کے جلسے سے زیادہ لوگ شریک تھے۔

ہم جہاں گئے جس طرف گئے ہر طرف ’’ گو گو ‘‘ کی گمبھیرتا پھیلی ہوئی دکھائی دی۔اور میں یہ سوچنے لگا کہ آخر’’گو گو‘‘ کا نعرہ کیوں اتنا مقبول ہوگیا ہے۔کیا واقعی اتنی جلدی قوم کا دل حکومت سے بھر گیا ہے۔یا یہ دھر نوں کی میڈیا مہم کا کمال ہے ۔پھرزبانِ خلق کو نقارہ ِ خدا سمجھ کر سوچا کہ شاید اہلِ آسماں کوحکمرانوں کی کوئی بات ناپسند آگئی ہے کہ حکومت کے بڑے بڑے ڈھنڈورچی بھی ڈھول کی بولتی کھال پر اپنی چمکتی چھمک دبے دبے انداز میں مار نے لگے ہیں۔شاید ان کے اندر بھی غیر محسوس انداز میں یہی عوامی نعرے گونج رہے ہیں۔

پاکستان پہنچنے سے پہلے میرے لئے یہ بات عجیب وغریب تھی کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری نون لیگ کی حکومت گرانے پر قدرت رکھنے کے باوجوداسے نہیں گرا رہے ۔ اور صرف اسی بات پر اڑے ہوئے ہیں کہ نواز شریف خود استعفیٰ دیں۔یقینایہ بات آپ کیلئے حیران کن ہوگی کہ یہ دھرنے دینے والوں کے پاس حکومت گرانے کے کئی راستے موجود ہیں مگر وہ ان پر عمل پیرا نہیں ہو رہے۔مثال کے طور پر ایم کیو ایم کے تمام ممبران کے استعفے الطاف حسین کی میز پر پڑے ہوئے ہیں۔اور ان کی ڈیمانڈ بھی کچھ زیادہ نہیں ۔وہ مستقبل میں صرف سندھ کی وزارتِ اعلی کے خواہش مند ہیں۔نون لیگ کے ساٹھ ارکان بھی بس ایک اشارے کے منتظر ہیں۔جس کا اظہارنون لیگ کے سابق وزیر اعلی دوست محمد کھوسہ کئی مرتبہ کر چکے ہیں۔ وفاقی حکومت وہ وزراء جو پرویز مشرف کے دور میں وزیر ہوتے تھے۔ان کیلئے نون لیگ کے دروازے سے باہر آجانا کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔ مگر عمران خان ڈاکٹر طاہر القادری بضد ہیں کہ نواز شریف خود استعفیٰ دیں۔ یوں لگتا ہے ۔ہمارا سفرجاری ہے۔ ابھی ہم نے ندیم خان بھابھہ کے علاقے ’’دھلو ‘‘ اورآصف زرداری کے ’’تھر جانا تھا۔وہاں کی کیا صورت حال ہے یہ اگلے کالم میں۔یقیناً اگلے کالم کا عنوان ’’ گو زرداری گو‘‘ ہوگا۔کیونکہ اب’’ زرداری ‘‘اور ’’نواز ‘‘دونوں ناموں کی عددی قوت ایک ہوتی جارہی ہے۔

240 — دھرنوں کی کامیابی

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-240 | ↑ فہرست

دھرنوں کی کامیابی

====================

دھرنوں کی کامیابی

اگرچہ روشنی کے دھرنوں کی عمر تیس دن سے زیادہ ہوچکی ہے مگرابھی تک’’چوری‘‘ اکڑ اکڑ کر زمین کی چھاتی پر چل رہی ہے۔شیشے کے سیل شدہ صاف شفاف باکس میں دھاندلی برہنہ پڑی ہوئی ہے۔ اور اس کے اردو گردرد کا دھرنا جاری ہے ۔امید کے ترانوں پر جیالوں کی دھمالیں شروع ہیں۔سچائی کا ڈھول بج رہا ہے۔ ایک طرف عمران خان چراغِ صبح کی طرح جل رہے ہیں تو دوسرے طرف ڈاکٹر طاہر القادری کی زرتارشعاعیںڈی چوک کو زندگی بخش روشنیوں سے منورکر رہی ہیں۔اسلام آباد کے آسمان نے اس سے پہلے ایسا کوئی منظر نہیں دیکھا۔ کنٹینروں کی دیواروں ،ہتھکڑیوں کی جھنکاروں،جیلوں کی سیا ہ بختیوں اورموسم کی تمام تر سختیوں کے باوجود لوگ ہیں کہ وہاں سے جانے کا نام ہی نہیں لے رہے۔دنیا کی تاریخ میں شاید ہی اتنے طویل دھرنے کی کوئی مثال موجود ہو۔

مذاکرات کی میز بار بار سجتی رہی ہے مگرمیز کے ارد گرد بیٹھے ہوئے چائے سے اٹھتی ہوئی بھاپ کے ساتھ اپنی دکان بڑھا تےرہے ہیں۔البتہ دھرنے دینے والوں کا جنون مسلسل بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف بھڑکتی ہوئی حکومتی چڑچڑاہٹ تھوڑی دیر کیلئے بجھتی ہے اور پھرلاٹھی چارج ،آنسو گیس اور گرفتاریوں کی صورت میں بھڑکنے لگتی ہے۔حکومت مسلسل اسکرپٹ رائٹر کی تلاش میں ہے۔کبھی افواج ِپاکستان کی طرف انگلی اٹھاتی ہے اور کبھی گرا دیتی ہے۔دھرنے والے بھی کسی امپائر کی موجودگی کی خبر دیتے رہتے ہیں۔سیاست کے داستان گو جاوید ہاشمی کی اشاروں بھری کہانیاںبھی کہانیاں ہی بن کر رہ گئی ہیں۔نہ ’’گو نواز گو‘‘ کا شور تھم رہا ہے اور نہ ہی کسی فیصلہ کن قوت کی دخل اندازی کے امکانات دکھائی دے رہے ہیں۔

بے شک دھرنا دینے والے ابھی تک اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے مگرصاحبانِ دھرنا نے(ن) لیگ کی حکومت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے۔وزیر اعظم نواز شریف ، خادم اعلی شہباز اور تمام اہم ترین وزیروں کے خلاف دفعہ نمبر تین سو دو کی دو ایف آئی آر درج ہوچکی ہیں۔سترہ لوگوں کے قتل کی ایف آئی آر۔اور دونوں ایف آئی آرعدالت عالیہ کے حکم پر درج کی گئی ہیں۔ہمارے علاقے میں جب بڑی بوڑھیاں کسی کو بددعا دیتی ہیں تو کہتی ہیں ۔’’شالا ترائے سو ڈوں وچ ناں آوی ‘‘(یعنی اللہ کرے کہ تمہارے اوپر دفعہ نمبر تین سو دو کی ایف آئی آر درج ہو)۔جس دن سے ڈاکٹر طاہر القادری کی فلائٹ اسلام آبادکی بجائے لاہور ایئرپورٹ پر اتری ہے اُس دن سے حکومت نے چین کا ایک سانس بھی نہیں لیابلکہ ہر آنے والے دن حکومت اور زیادہ کمزور ہوئی اور اس وقت خستگی کا یہ عالم ہے کہ اس کچی دیوار کو ذراسی بے موسمی بارش بھی کسی وقت گرا سکتی ہے۔ حکومت کی شکستگی کی آخری حدیہ ہے کہ کل تک حکومت کی نظر میں آرمی چیف بائیس گریڈ کا ایک سرکاری آفسر تھا مگر آج وہ حکومت اور حقیقی اپوزیشن کے درمیان رابطے کا ایک اہم ترین پل ہے۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اُس بائیس گریڈ کے آفسر کے دفتر کے کئی چکر کاٹ چکے ہیں اور وزیر اعظم نے اپنے اقتدار کا دورانیہ بڑھانے کے لئے دبے لفظوں میں اس سے مدد کی درخواست کی ہے۔اور معاملہ یہاں تک پہنچ چکا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے اپنے جلسوں میںگو نواز گو کے نعرے سنائی دینے لگے ہیں۔دھرنوں کی اس سے بڑی اور کامیابی کیا ہوسکتی ہے۔

ان دھرنوں سے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کوجس قدر فائدہ ہوا ہے۔اس کا کوئی اندازہ ہی نہیں کرسکتا۔پاکستان کی تاریخ میںمسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے بعدیہ وہ دوپارٹیاںسامنے آئی ہیں جنھیں پاکستان کی سیاست سے اب کوئی باہر نہیں نکال سکتا۔یہ بھی ممکن ہے مستقبل قریب میں یہ دونوں ایک ہوجائیں۔اس وقت ان دونوں پارٹیوں کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ مستقبل قریب میں اگرغیرجانبدارانہ انتخابات ہوجائیںتو یہ پارٹیاں دوتہائی اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوجائیں گی۔اعتزازاحسن نے یونہی نہیں کہا کہ عمران خان اور ڈاکٹرطاہر القادری کی باتیں لوگوں کے دلوں میں تیروں کی طرح اترتی جارہی ہیں۔وہ جانتے ہیں کہ دنیا کی خطرناک تحریکیں عدم تشدد پر یقین رکھنے والی تحریکیں ہوتی ہیں۔سو عدم تشدد پر یقین رکھنے والے ان دھرنوں کی خطرناکی کا اندازہ ابھی تک حکومت کو نہیں ہورہا۔یہ دھرنے عوام کے دل کی دھڑکن بنتے جارہے ہیں۔یہ جو اپوزیشن جماعتیں نواز شریف کے پیچھے کھڑی ہیں انہیں نواز شریف سے کسی اچھائی کی توقع ہے۔نہ ہی وہ نواز شریف کی حکومت کیلئے مرے جارہے ہیں یہ سب جماعتیںدراصل اپنی زندگی بچائے کیلئے نواز شریف کو سانسیں فراہم کر رہی ہیں کیونکہ انہیں علم ہو چکا ہے کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کا دورآچکا ہے۔وہ جان چکے ہیں کہ اگر یہ دونوں رہنما اسی طرح آگے بڑھتے رہے تو پاکستانی سیاست میں ان کی جماعتیں ایک قصہ پارنیہ بن کر رہ جائیں گی۔

241 — ڈاکٹر طاہر القادری کے ناقدین کے نام

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-241 | ↑ فہرست

ڈاکٹر طاہر القادری کے ناقدین کے نام

====================

ڈاکٹر طاہر القادری کے ناقدین کے نام

چالیس سال سے جس کی راتیں بارگارہ ِ ایزدی میں رکوع و سجود کرتے گزری ہیں اور دن قدوس ِ ذوالجلال اور پیغمبر انسایت چارہ ساز بیکساں کی تعریف و تصوف میںدفتر کے دفتر تحریر کرتے ہوئے گزرے ہیں وہ ڈاکٹر طاہر القادری اس وقت گولیوں کی بوچھاڑوں میںاور آنسو گیس کے سلگتے ہوئے سمندر میں کھڑے ہوکر حکمران کے سامنے کلمہ ء حق کہے جارہے ہیں۔میرے نزدیک وہ صاحب ِ عرفان ہیں۔ صاحب ِ عرفان کون ہوتا ہے ۔ چیخوف نے کہا تھا انسان دراصل کسی شے کی تلاش میں ہوتا ہے اسی تلاش میں تمام کائنات کو چھان ڈالتا ہے ۔ چیونٹی سے لے کر ہاتھی تک کے دھڑکتے دلوں کو ٹٹولتا ہے اور ان سے مایوس ہو کر آدم و حوا کی نبضوں پر انگلیاں رکھ دیتا ہے مگر کہیں بھی اسے اس کی تلاش کا ثمر نہیں ملتا لیکن جب وہ اپنی تلاش اپنی ذات کے اندر شروع کرتا ہے تو اس کی تلاش فیروز مندیوں اور کا مرانیوں سے ہمکنار ہوتی ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی ذات کو پہچان لیا ہے ۔ اسی لئے تو ریڈ زون کے کربلا میںرسمِ شبیری ادا کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کو اس بات پر حیرت ہے کہ اس صورتحال میں بھی بہت سے دھڑکتے دلوں میں ان کا وجودکانٹے کی طرح کھٹک رہا ہے۔

دوستو! دل کے دھڑکنے کا کیا ہے وہ تو بھیڑے کے سینے میں بھی دھڑکتا ہے۔ آئیے ذرا دیکھتے ہیں کہ وہ اہل ِ دل کون ہیں۔ان دھڑکتے دلوںمیںسے کچھ صاحبانِ ایسے ہیںجو ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے ماننے والوں کوبدعتی اور مشرک سمجھتے ہیں ۔کچھ فرقہ پرستوں کو اس بات کی تکلیف بھی ہے کہ ایک مخالف مکتبہ فکر کے شیخ الاسلام کو عوامی مقبولیت حاصل ہوتی چلی ہورہی ہے ۔کچھ فتوی بازوں کو اس لئے بھی اچھے نہیں لگتے کہ وہ کسی مسلمان کو کافر کہنے پر تیار نہیں۔ ان کے کچھ مخالف مرتے ہوئے طالبان کے ہمدردہیں۔انہیں دہشت گردی کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری کی کتابوں کے کونے سنگینوں کی نوکوں کی طرح چبھتے ہیں۔کچھ ناقدین ایسے بھی ہیں جو مذہب کو افیون سمجھتے ہیں۔ جاگیرداروں کو اس لئے ان سے وحشت ہے کہ ان کے نظام میں پانچ ایکٹر سے زیادہ زمین کوئی نہیں رکھ سکتا ۔ سرمایہ داروں کیلئے بھی ناقابل برداشت ہوچکے ہیں کہ انہوں نے اپنے ہاتھ میں غربت سے رہائی کا شوخ علم اٹھا رکھا ہے۔کچھ انا کے زخم خوردہ ہیں،کچھ اہلِ جفا ہیں،کچھ اہل ستم اور کچھ وہ غلام جنہوں نے آقائوں کا نمک حلال کرنا ہے۔نمک حلالوں سے مجھے کوئی گلہ نہیں۔مگرمختلف رنگوں کی عینکیں پہننے والے دوستو!ذرا سی دیر کیلئے عینک میز پر رکھ لیجئے۔مجھے قسم ہے کھجور کے تناور درخت کی۔ ڈاکٹر طاہر القادری لمحہ موجود کی وہ واحد شخصیت ہیں جن کی قامت آوری کسی بیساکھی کی مرہونِ منت نہیں۔جن کے لباس پر نسبت کا کوئی پیوند نہیں۔مجھے قسم ہے لوح و قلم پر لکھی ہوئی قسمتوں کی کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں اپنے بل بوتے پر کیا ۔انہوں نے اپنی دنیا آپ پیدا کی ہے ۔سو!ان کا شمار زندوں میں ہوتا ہے ۔میرے خوبصورت خوبصورت مقبروں میں رہنے والو!دیکھو! اپنے چاروں طرف دیکھوبڑی بڑی زندہ شخصیات پر نگاہ ڈالو ۔تمہیں ہر شخص کے لباس میں نسبت کے پیوند دکھائی دیں گے ۔آصف زرداری ذوالفقار علی بھٹو کے داماد اور بے نظیر بھٹو کے شو ہر ہیں۔نواز شریف جنرل ضیاء الحق کے پروردہ ہیں۔ جماعت اسلامی کے دوچار نام مولانا مودودی کی فعالیت اور علمیت کے مجاور ہیں۔مولانا فضل الرحمن مفتی محمود کے فرزندِ ارجمند ہیں۔اسفندولی خان ،ولی خان کے بیٹے اورغفار خان کے پوتے ہیں۔میں ان میں سے کسی کے ساتھ ڈاکٹر طاہر القادری کا موازنہ کر ہی نہیں سکتا.

بحیثیت ایک عالم دین بھی اس وقت دنیا میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے قدو قامت کی کوئی ایک شخصیت موجود نہیں۔برصغیر میں ایک مولانا ابوالکلام آزاد بے مثال انشاپردازہونے کے ساتھ جادو بیاں خطیب بھی تھے اور دوسرے ڈاکٹر طاہر القادری ہیں۔اور کون ہے ایسا جس نے ایک ہزار سے زائد زندہ جاوید کتابیں تصنیف کی ہوں۔ جس کی گفتگو روح کے تاروں پر مضراب کا کام کرتی ہو۔

کل کوئی کہہ رہا تھا میڈیا ڈاکٹر طاہر القادری کو اتنی اہمیت کیوں دے رہا ہے ان کا توکسی اسمبلی میں ایک بھی نمائندہ موجود نہیں اور ماضی میں بھی ان کے علاوہ ان کی جماعت کاکوئی امیدوار کبھی کامیاب نہیں ہوا۔ان کے ساتھ صرف ان کے مریدین ہیں ۔اس شخص سے میری اتنی سی عرض ہے کہ کچھ دیر کیلئے تعصب کی عینک اتار لیجئے اور ڈاکٹر طاہر القادری کے اردگر دیکھئے۔ وہاں آپ کوسابق وزیراعظم چوہدری شجاعت ،سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سابق وفاقی وزیر شیخ رشید ،سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی حتی کہ عمران خان بھی دکھائی دیں گے۔کتنے اور ایم این اے چاہئیں آپ کو۔

مجھے پورا یقین ہے کہ آئندہ انتخابات میں ڈاکٹر طاہرالقادری ایک بہت بڑی عوامی قوت بن کر ابھریں گے۔اللہ نے چاہا تو موجودہ احتجاجی مہم سے وہ لوگ انتخابات سے باہر ہوجائیں گے جو دھن ،دھونس اور دھاندلی سے اسمبلیوں میں پہنچ جاتے ہیں اور انشاء اللہ پڑھے لکھے اور متوسط طبقے کے لوگوں کو انتخابات میںآگے آنے کا موقع ملے گا۔ان لوگوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا جن کی جنگ اس وقت ڈاکٹر طاہر القادری لڑ رہے ہیں اور وہ تمام غریب لوگ ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہونگے جن کے حق میں 1970کے ذوالفقار علی بھٹو کے بعد کسی اور نے آواز نہیں اٹھائی ۔پھر جو انتخابی اتحاد کا منظر نامہ اس وقت نظر آرہا ہے اس میں تحریک انصاف ، ق لیگ، پاکستان عوامی تحریک ایک پلیٹ فارم پر نظر آرہی ہیں۔ ان کے ساتھ آٹھ دس اور چھوٹی چھوٹی پارٹیاں بھی شامل ہوں گی۔

مجھے یقین ہے مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی مل کر ان کا مقابلہ نہیں کرسکیں گی۔پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے بے تحاشا لوگ تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیںاور پاکستان عوامی تحریک میں بھی شامل ہورہے ہیں۔نون لیگ کے و ہ ایم این اے جو ق لیگ سے آئے تھے وہ واپس اپنی پارٹی میں جانے کیلئے پر تول رہے ہیں۔بس نواز شریف کے استعفیٰ کا انتظار ہے۔

242 — تیرا مکہ رہے آباد مولا

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-242 | ↑ فہرست

تیرا مکہ رہے آباد مولا

====================

تیرا مکہ رہے آباد مولا

ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ انتخابات سے پہلے ڈی چوک پر پیپلز پارٹی کی حکومت نے ایک معاہدہ کیا تھا جس سے بعد میں وہ منحرف ہوگئی تھی۔یعنی دھوکادہی سے کام لیا گیا تھا۔وہ معاہدہ آئین کے تحت ایک صاف شفاف انتخابات کا تھا ۔چونکہ پیپلزپارٹی کی حکومت اپنے وعدے کے مطابق نون لیگ کو حکومت دینا چاہتی تھی اس لئے اخلاقیات سے بالاتر اس وقت کے صدرنے پوری قوم کے سامنے ہونے والے اُس معاہدے کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے پاکستان کی گلی کوچوں میں بکھیر دئیے۔پھروہ ٹکڑے کرچیوں میں بدل گئے اور ہر پاکستانی نے ان کی چبھن اپنے پائوں میں محسوس کی اور جس ہاتھ نے اس معاہدہ کوئی ٹکڑا زمین سے اٹھایا اسے ایسا لگا جیسے انگارہ اس کے ہاتھ میں آگیا ہو۔

اس واقعہ کے تقریباً ایک سال کے بعد ایک روزاچانک پاکستانی قوم نے دیکھا کہ ماڈل ٹائون میں ڈاکٹر طاہر القادری کے گھر کے باہرپولیس نے ایک سو قریب لوگوںکو دن دھاڑے میڈیا کے کیمروں کے سامنے گولیوں سے چھیلنی کردیا۔لوگ ششدر رہ گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے فوری طور پراپنے پرسنل سکریڑی اور وزیر قانون کو نوکریوں سے فارغ کردیا۔ایک جج کو تحقیقات کیلئے مقرر کر دیا گیالیکن کسی تھانے میں مدعیان کو مقدمہ درج کرانے کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ ایف آئی آر بھی انہی نے درج کرائی جنہوں نے قتل عام کیا تھا۔ پاکستانیوں نے اس خوفناک واقعہ کو بڑی غیر یقینی دیکھااورسوچنے لگے کہ ان کی قسمت میںصرف لوڈشیڈنگ اورناقابل ِ برداشت مہنگائی ہی نہیں پولیس کی گولیاں بھی ہیں جوٹانگوں پر نہیں چہروں اور سینوں پر ماری جاتی ہیں۔

اپنے شہیدوں کی قبروں پر جانے کیلئے اور اپنے زخمیوں کی عیادت کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری جب پاکستان آنے لگے تو انہوں نے پروگرام بنایا کہ وہ اسلام آباد میں اتریں گے اور پھر ایک ریلی کی صورت لاہور پہنچیں گے۔جہاز اسلام آباد پہنچا تو اسے کہا گیا کہ وہ یہاں نہیں اترسکتا۔ سات چکر کاٹنے کے بعد جہاز کو کہا گیا کہ وہ لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرے۔ لوگوں نے اس عجیب وغریب واقعہ کو حیرت سے نہیں دیکھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری سے شریف برادران بری طرح خوف زدہ ہیں۔ لوگوں کو ایسا لگا جیسے انہیں فرعون کی طرح کسی نجومی نے یہ بتادیا ہے کہ ان کی تباہی کا سبب ڈاکٹر طاہر القادری نے ہی بننا ہے۔

پھر جب ڈاکٹر طاہر القادری نے دس اگست کو یومِ شہداء کااعلان کیا توحکومت نے اپنے محل بچاکر پورے پنجاب کو جیل بنادیا۔چار ہزار کنٹینر پنجاب کی سڑکوں پر کھڑے کر دئیے گئے۔ ایک ہزار کنٹینر اسلام آبادکی سڑکوں کیلئے منگوائے گئے اور اس وقت تک گیارہ سو کے قریب راستوں پر خندقیں کھودی جاچکی ہیں۔پورے ملک کو منجمد کردیا گیاہے اور لگ رہا ہے یہ صورت حال ایک دو ہفتے ضرور قائم رہے گی ۔اگردس دن بھی رہی تو ملک کو اربوں کا نقصان ہوگا۔پھر ایک کنٹینر کا ایک دن کاکرایہ دس ہزار روپیہ ادا کیا جارہا ہے۔ یعنی دس دن کیلئے ایک کنٹینرکا کرایہ ایک لاکھ روپیہ ہے ۔اب آپ ایک لاکھ کو پانچ ہزار سے ضرب دے کر خود دیکھ لیں کہ حکومت نے کنٹینر کی مدد میں عوام کا کتنا سرمایہ ضائع کیا ہے۔

دس اگست کو جب ڈاکٹر طاہر القادری نے لوگوں سے کہا تین دن یہیں رہیں تین دن کے بعد چودہ اگست کو یہاں سے ہم انقلاب مارچ شروع کریں گے توماڈل ٹائون کو واقعتاًایک وسیع و عریض جیل میں بدل دیا گیا۔سات لوگ یومِ شہدا کی تقریب میں شمولیت گھروں سے نکلے۔راستے میں کام آگئے۔یعنی پولیس کے ہاتھوں مارے گئے ۔اس کالم کے شائع ہونے تک نجانے کتنی اور شہادتیں ہوچکی ہوں۔اس کے بارے میں تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا مگرڈاکٹر طاہر القادری کا یہ اعلان پاکستانیوں نے بڑی پریشانی سے سناکہ یا تو میں شہید ہوجائوں یا انقلاب آئے گا عمران خان نے بھی کچھ ایسی ہی بات کی کہ میں اس کرپشن زدہ پاکستان میں زندہ نہیں رہنا چاہتایعنی یا تو کرپشن کا نظام ختم کروں گا یا خودمر جائوں گا۔

عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کی تبدیلی کے لئے اتنی سنجیدگی دیکھ پاکستانی قوم نے بھی باہر نکلنے کا فیصلہ کرلیاہے۔میری اطلاع کے مطابق لوگ ابھی سے اسلام آباد کی طرف چل پڑے ہیں۔اسلام آباداور راولپنڈی میں شایدہی کوئی ایسا گھر ہوجس میں دوچار مہمان نہ آگئے ہوں۔وہ مشائخ کرام اور علمائے کرام جو پہلے خاموشی سے معاملات کو دیکھ رہے تھے انہوں نے اپنے ماننے والوں کواحتجاج میں شریک ہونے کا کہہ دیاہے ۔ مدرسوں کے طلباکو بھی علماء نے اس احتجاج میں شریک ہونے کی اجازت دے دی ہے۔ایک خبر کے مطابق نون لیگ کے کئی ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنے لوگوں کو خاموشی سے احتجاج میں شرکت کیلئے ابھار رہے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جنہیں حکومت میں آنے کے بعد نواز شریف اور شہباز شریف نے کبھی ملاقات کا وقت بھی نہیں دیا۔گورنر پنجاب کو بھی برطانیہ سے مشورہ دیا گیا ہے کہ گورنر شپ چھوڑ کر فوراً واپس آجائیں۔وفاقی وزیر مملکت امین الحسنات پر بھی ان کے ماننے والوں کا شدید دبائو ہے کہ وہ فوری طورپر مستعفی ہوجائیں۔مذہبی حلقوں میں سے اس وقت نواز شریف کے ساتھ صرف مولانا فضل الرحمن کے ماننے والے کھڑے ہیں۔

کیونکہ ان لوگوں کے ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ صرف شخصی نہیں نظریاتی اختلافات بھی ہیں۔کچھ لوگوں کا یہ خیال بھی ہے کہ جماعت اسلامی اس احتجاج میں اس لئے عمران خان کے ساتھ آزادی مارچ میں شریک نہیں ہورہی کہ عمران خان نے اپنے ساتھ ڈاکٹر طاہر القادری کو ملا رکھا ہے۔یہ بات میں نے پہلے عرصہ پہلے کہی تھی کہ عمران خان کا آزادی مارچ اور ڈاکٹر طاہر القادری کا انقلاب مارچ ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیںمگر حکومتی حلقے اس بات پر یقین کرنے کا تیار نہیں تھے اور اب شریف خاندان کے پاس اور کوئی چارہ نہیں کہ وہ مکہ تشریف لے جائے اور اللہ اللہ کرے اور ساتھ یہ دعا بھی کرے۔ تیرا مکہ رہے آباد مولا۔

243 — ڈاکٹر طاہر القادری کو منانے والا حکومتی وفد

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-243 | ↑ فہرست

ڈاکٹر طاہر القادری کو منانے والا حکومتی وفد

====================

ڈاکٹر طاہر القادری کو منانے والا حکومتی وفد

یہ بات میں نہیں کہہ رہا کہ حکومت جانے والی ہے ۔یہ بات نواز حکومت کو بچانے والی سرگرمیوں کی تیز رفتاری کہہ رہی ہے۔آصف زرداری اسی سلسلے میں امریکہ گئے ہوئے ہیں۔ نواز شریف اپنے اہل خانہ سمیت سعودیہ پہنچے ہوئے ہیں ۔ڈاکٹر طاہر القادری کو منانے والاحکومتی وفد تیار ہوچکا ہے۔اس حکومتی وفد میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر مملکت پیرامین الحسنات، سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری اور برطانیہ کی ایک اہم ترین سماجی شخصیت پیرسید لخت حسنین شامل ہیں ۔ جنہیں دو روز پہلے اسی مقصدکیلئے خصوصی طور پر پاکستان بلایا گیا ہے ۔

امریکہ نے تو کہہ دیا ہے کہ وہ پاکستان میں ایک مستحکم جمہوری حکومت چاہتے ہیں اور جب بھی امریکہ ایسی کوئی بات کہی ہے پاکستان میں تبدیلی ضرور آئی ہے۔سعودیہ ابھی تک خاموش ہے۔ کیونکہ پرویز مشرف کے معاملہ پر صحرائے عرب کے حکمران کچھ کچھ خفاخفا ہیں۔دبئی سے پرویز مشرف کو لے جانے کیلئے آیا ہوا جہاز دو دن انتظار کے بعد خالی پلٹ گیا تھا۔خیر پرویز مشرف تو عید کے بعد دبئی جانے والے ہیں۔ اب آتے ہیں اس حکومتی وفد کی طرف جو ڈاکٹر طاہر القادری کو منانے کیلئے بنایا گیا ہے۔

پیر سید لخت حسنین ایک بہت بڑے خیراتی ادارے کے سربراہ ہیں۔ جو پچاس سے زائد ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے بہت پرانے رفیق ہیں۔کسی زمانے میں باقاعدہ منہاج القران میں شامل تھے۔ڈاکٹر طاہرالقادری ان کا بہت احترام کرتے ہیں ۔بہت عزت دیتے ہیں ۔یقینا ًان کی بات وہ بہت غور سے سنیں گے اور جہاں تک ممکن ہوسکا کوشش کریں گے کہ پیر سید لخت حسنین ناراض نہ ہوں۔ مگرانقلاب میں راستے میں بڑی بڑی قربانیاں دینی پڑتی ہیں ۔

سابق وفاقی وزیر نور الحق قادری کا تعلق فاٹا ہے ۔اس علاقہ میں ان کے پچاس سے زائد دینی مدرسے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انہیں بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے ۔ طالبان نے ان کے سگے بھائی کو شہید کیا اور ان کے اور بھی بہت سے قریبی لوگ طالبان کی دہشت گردی کا نشانہ بنے ۔ان کے اندر وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو ایک لیڈر میں ہونی چاہئیں مگرکافی عرصہ سے وہ سیاسی معاملات کو دور سے دیکھ رہے ہیں۔ڈاکٹر طاہر القادری کی نظر میں ان کی بے پناہ اہمیت ہے مگر اس بات امکان بھی کم نہیں کہ ڈاکٹر القادری انہیں اس بات پر قائل کرلیں کہ وہ حکومتی وفد کا ساتھ چھوڑ کر ان کی تحریک میں شامل ہوجائیں ۔

وفاقی وزیر مملکت پیر امین الحسنات پیر کرم شاہ کے صاحبزادے ہیں۔بھیرہ شریف میں ان کا عظیم الشان مدرسہ ہے جہاں ہزاروں طالب علم تعلیم حاصل کرتے ہیں۔وہ ایک بڑے عرصہ سے نون لیگ میں شامل ہیں مگر ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ بھی ان کے مراسم برے نہیں۔وہ کئی مرتبہ ڈاکٹر طاہرالقادری کوبھیرہ شریف اپنے ادارے میںبلا چکے ہیں۔ انہیں بھی پورا احترام دیا جائے گامگراس کا بات امکان نہ ہونے کے برابر ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری ان کی ذات کے سبب کسی لچک کا مظاہرہ کریں گے ۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکے ساتھ ڈاکٹر طاہرالقادری کی پرانی دوستی ہے مگریہ دوستی بھی اتنی بڑی نہیں کہ انقلاب کا راستہ روک سکے۔لیکن اصل سوال یہ ہے کہ یہ لوگ جا کر کہیں گے کیا۔کیا یہ وعدہ کریں گے کہ وہ جنہوں نے سولہ لوگ شہید کردئیے ہیں انہیں پھانسی پر چڑھایاجائے گا۔اس حکومتی وفد کے پاس کچھ ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ وہ ڈاکٹر طاہر القادری کودے سکیں۔لوگوں کی فلاح و بہود کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے جو مطالبات ہیں انہوں نے وہ ان کے سامنے رکھ دئیے توحکومتی وفد کیا کرے گا وہ تو کہتے ہیں پچاس ایکڑ سے زیادہ زرعی زمین رکھنے پر پابندی عائد کی جائے اورتمام مزارعوں کو مفت زمین دی جائے تاکہ ہر کاشتکار خود زمین کا مالک ہو۔وہ تو کہتے ہیںجب تک کسی نوجوان کو روزگار نہیں ملتا اسے دس ہزار روپے ماہانہ الائونس دیا جائے۔وہ تو کہتے ہیں سرکاری زمین کے پلاٹ بنا کر تمام بے گھروں کو گھروں کیلئے مفت زمین اور ان کی تعمیرکیلئے آسان شرائط پر قرضے دئیے جائیں۔ کارخانوں کے منافع میں محنت کشوں کی پچاس فیصد شراکت ہو۔ یکساں نصاب کے تحت تعلیم لازمی اور مفت ہو،تمام شہریوں یکساں اور مفت علاج کی سہولت حاصل ہو۔ خواتین کو مردوں کے برابرمواقع دئیے جائیں ،مکمل سماجی اور معاشی تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کے خلاف تمام امتیازی قوانین ختم کئے جائیں۔امیروں کے ٹیکس کی شرح کئی گنا بڑھا دی جائے ۔ متوسط طبقے پر کئی گنا کم کردی جائے ۔پانی ، بجلی ، گیس اور فون کے بلوں پر ٹیکس ختم کئے جائیں۔ چھوٹے اور بڑے ملازمین کی تنخواہوں میں غیر عادلانہ تناسب کم سے کم کیا جائے ۔

ان میں سے ایک مطالبہ بھی ایسا نہیں جو نون لیگ کی حکومت تسلیم کر سکے ۔ ایسی صورت میں پتہ نہیں سرکاری وفد کیا چیز ساتھ لے کر جائے اور کس طرح انہیں منانے کی کوشش کرے گا یہ بات میری سمجھ سے بالا تر ہے ۔لیکن یہ بات ہے کہ موجودہ حکومت خطرے میں ہے۔

244 — ڈی چوک

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-244 | ↑ فہرست

ڈی چوک

====================

ڈی چوک

شیخ رشیدنے غلط نہیں کہاکہ’ ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان 14 اگست کو ’’ڈی چوک‘‘ میں اکٹھے ہونگے۔ عید کے بعدواقعی دما دما مست قلندر کی گونج دور دور تک سنائی دے گی ۔ حکومت رانا ثنااللہ خان کے بعد پارلیمانی سربراہ اور ایک وزیر کی قر بانی کیلئے بھی تیار ہے مگراب بہت دیر ہو چکی ہے۔ قوم بڑی قربانی مانگ رہی ہے‘ اورجو اپوزیشن جما عت مبینہ طور پرڈی چوک پرنہیںآئیگی۔ اس کی قسمت میںذلت کے سوا کچھ نہیں آئے گا‘۔میں جب بھی’’ ڈی چوک‘‘ کے بارے میں سوچتا ہوں تو مجھے تحریر اسکوائر یاد آجاتا ہے۔تحریرا سکوائر سے میری ملاقات نجیب محفوظ کی وساطت سے ہوئی تھی۔ نجیب محفوظ بھی ایک عجوبہ تھا۔مصرمیںایک تو وہ اہرام ِ ہے جس کے سائے میں ہزاروں سال کی آسیب زدہ تاریخ کروٹیں لیتی ہے، جس کے باطن کی بھول بھلیوں میں سر بستہ اسرارروز کسی نئی کہانی کے تہہ خانے کی سیڑھیوں سے کوئی اینٹ سرکا دیتے ہیں اور کوئی خوف زدہ کرنے والا شگون جاگ اٹھتا ہے مگر مصر میں ایک اِس سے بھی عظیم تر ’’برے شگون کا دائرہ‘‘ ہے ۔ جہاں سے نجیب محفوظ نمودار ہوا۔ قاہرہ کے تحریر اسکوائرکا وہ سبز لان جہاں عادل، کامل احمد ذکی مخلوف اورقاہرہ کے کچھ اہل قلم نوجوان سال ہا سال تک بیٹھتے رہے۔ یہ نوجوان گھاس پر ایک دائرے کی صورت میں بیٹھتے تھے اوراس بیٹھک کا نام ا نہوں نے’برے شکون کا دائرہ ـ‘رکھا ہوا تھا۔اپنے ہم عصر نوجوان قلم کارروں کیساتھ اس وقت نجیب محفوظ کی غمگین گفتگوادب اور زندگی کی غیر مقصدیت پرمحیط ہوتی تھی۔وہ خواب لکھا کرتے تھے ۔انہی خوابوں نے انہیں نوبل انعام کا حقدار بنا دیاتھا ۔نجیب محفوظ کی شخصیت کے فکری دھارے اگرچہ اس کی زندگی کسی بڑی تبدیلی کا سبب نہ بن سکے تو مگر نجیب محفوظ کے ہاں آکرجو مابعد از طبیعات اور سائنسی سماجیات آپس میں کھل مل گئی تھیںاس نے آخر کارجنوری 2011ءمیں مصر میں عوامی بیداری کی ایک تحریک نے جنم دیا۔ عوام حسنی مبارک کی حکومت کے خلاف گھروں سے باہر نکل آئے۔ قاہرہ کا تحریر ا سکوائر تبدیلی کے خواہشمند لوگوں کا ٹھکانہ بن گیا۔اٹھارہ روزہ احتجاجی دھرنے میں 300سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔مصر ی حکومت نے احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے اپنے شہریوں کے بارے میں کوئی اعداد و شمار مرتب نہیں کیے تھے۔لاشیں مختلف شہروں کے مردہ خانوں بھیج دی گئی تھیں ۔ صرف تحریر اسکوائر دو سو ستانوے لوگ مارے گئے جن میں زیادہ تر گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔یہ وہ لوگ تھے جو تحریرا سکوائر پر موجود فوجی گاڑیوں کے پہیوں کے سامنے لیٹ گئے تھے ۔انسانی دائرہ بنایا تھا جوموت کا دائرہ بن گیا۔ وہی نجیب محفوظ والا برے شگون کا دائرہ۔

اگرچہ چودہ اگست اسلام آباد کے ڈی چوک پر جمع ہونے والوں کے پیچھے کوئی نجیب محفوظ نہیںڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان ہیںمگر مجھے یہ ڈی بھی وہی برے شگون کا نیم دائرہ بنتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔چودہ لاشیں پہلے جمہوریت کے اس ڈی چوک پر پڑی ہیں۔انہیں دفنانے کی بجائے دوچار سو اور لاشیں سجانے کا پروگرام بنانیوالی حکومت کے بارے میں کیا سوچا جائے۔حیران ہوں حکمرانوں کے مشیروں پر۔ایسا ایسا نادر مشورہ دیتے ہیں کہ آنکھیں پھٹ جاتی ہیں۔ذرا سوچئے کہ اس دانشور کے متعلق جس نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ چودہ اگست پر ڈی چوک پرعظیم الشان تقریب کی جائے۔جشن مناناجائے کہ افواج پاکستان نے شمالی وزیرستان میں عظیم الشان فتح حاصل کی۔دشمن کے مرنے پر بھرپور خوشی منائی جائے ۔وہاں ملک بھر سے نون لیگ کے کارکن وہاں جمع کئے جائیںاور یہ تقریبِ جشن دو ہفتوں تک جاری رہے ۔کیا کہنے ۔واہ واہ۔یقینا وہاں حکومت دوچار لاکھ لوگ جمع کرلے گی لیکن جب عمران خان کا آزادی مارچ اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا انقلاب وہاں پہنچے گاتو کیا صورت حال ہوگی۔یہی کہ ڈی چوک پانی پت کا میدان بن جائے گا کہ کشتوں کے پشتے لگ جائینگے۔لہو کی ندیاں بہیں گی ۔اسپتال بھر جائیں گی۔یعنی خانہ جنگی شروع ہوجائے گی ۔ڈی چوک ،تحریر اسکوائر بن جائیگا۔پھریہ جنگ ڈی چوک سے نکل کر پورے اسلام آباد میں پھیل جائے اور پھروہاں سے یہ خوفناک وبا پورے ملک کو اپنے گھیرے میں لے لے گی۔

ہر طرح آگ ہی آگ ہوگی اورچین کی بانسری کے دھیمے دھیمے سُر دور دور پھیل رہے ہونگے ۔ اللہ تعالی پاکستان کو اُس دن سے محفوظ رکھے لیکن خدانخواستہ اگر کوئی ایسا کرنے میں کامیاب ہوگیا تو کیا ہوگا۔مجبوراً لاقانونیت کو روکنے کیلئےکسی ماورائے قانون اقدام کی ضرورت پڑے گی ۔پھر یہی لوگ یہ الزام لگاتے پھر رہے ہونگے کہ عمران خان کی سونامی جسے اب آزادی مارچ کا نام دیدیا گیا ہے اور ڈاکٹر طاہر القادری کے جمہوری انقلاب کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچا ہےجس نے بھی نون لیگ کی حکومت کو یہ مشورہ دیا ہے۔اس سےبڑا خیر خواہ نواز شریف کا اور کوئی نہیں ہوسکتا۔

245 — نئے انتخابات کا پھندا

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-245 | ↑ فہرست

نئے انتخابات کا پھندا

====================

نئے انتخابات کا پھندا

یہ کوئی کتاب نہیں تھی بلکہ ایک بہت بڑی عمارت ہے جس میں چھبیس بڑے بڑے فلیٹ ہیں اوراس عمارت کا نام پاکستان ہے ۔پوری دنیا پر پھیلا ہوا پاکستان ۔کچھ فلیٹس ایسے بھی ہیں جن میں داخل ہونے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ یہ پاکستان نہیں ہو سکتا مگر ڈرائنگ روم میں لگی ہوئی (نوازشریف کا دشتِ سعودیہ سے شکارشدہ )نیلے ہرن کی کھال اتار کر دیکھا جائے تو دیوار میں پڑی ہوئی دراڑیں پڑھنے والوں کو پھر پاکستان پہنچادیتی ہیں۔

میں جب پہلے فلیٹ میں داخل ہوا تو ایسا لگا جیسے میں کسی ٹائم مشین پر سوار تھا جس نے پہلی بریک لاہور میں لگائی ۔میں جیسے ہی گاڑی سے باہر نکلا توقیامِ پاکستان کے وقت بھارت سے لاہور آتے ہوئے قافلوں کی خون آلود دھول میری پلکوں پر جم گئی ۔آنکھیں صاف کیں تو ہاتھ سرخ ہوگئے ۔ہاتھ پونچھے تودامن ِ قمیص زخم زخم افق کی طرح داغ داغ ہوگیا۔یہ بھی عجیب خون ہے کہ تقریباً ستر سال کا ہوجانے کے باوجودابھی تک خوشبو دے رہا ہے۔ ابھی تک اس کی لالی میں کوئی کمی نہیں آئی۔

دوسرے فلیٹ کے دروازے پر دستک دی ،دروازہ خودبخود کھل گیا۔ اندر گھمسان کا رن پڑا ہوا تھا۔ دہشت گرد فائرکررہے تھے۔کھڑکیوںسے ایک اڑتے ہوئے مسافر جہاز کی کھڑکیوںپر ۔ شاید یہ فلیٹ ایئر پورٹ کے بہت قریب تھا۔پاک سرزمین شاد باد ۔زخم زخم جہازرن رے پراترنے میں کامیاب ہوگیا ۔اور ہتھیلیوں پر سروں کے چراغ جلاکر نکلے ہوئے فوجیوں نے دہشت گردی کا بدن گولیوں چھلنی چھلنی کردیا ۔(پاک فوج زندہ باد)

تیسرے فلیٹ میں داخل ہوا تو وہاں بھی لہو کی بو پھیلی ہوئی تھی۔دروازوں اور دیواروں پر خون کا پینٹ کیا گیا تھا۔جگہ جگہ فرش پر انسانی جسم کے لوتھڑے پڑے ہوئے تھے ۔جیسے کسی کو کسی نے ابھی ابھی قیمہ کرنے والی مشین سے گزارا ہو۔جماہوا خون ۔ہر طرف۔ رگوں سے باہر جماہوا خون ۔۔ سرخ رنگ تمام فلیٹس میں اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ پھیلا ہوا تھا ۔ مہندی کے مردہ لہو سے لیکر سانحہ ماڈل ٹائون میں شہید ہونے والی خواتین تک ہر جگہ اسی رنگ کی حکمرانی تھی۔سرخ رنگ۔ رنگوں کی دنیا میںسب سے زیادہ تکلیف دہ یہی رنگ ہے ۔ اللہ تعالی نے شاید اسی لئے تخلیقِ کائنات کے عمل میں اس رنگ کا زیادہ استعمال نہیں کیابلکہ اسے رگوں میں چھپا چھپا کے رکھا ہے۔

چوتھے فلیٹ میں دو لڑکے ویڈیو گیم کھیل رہے تھے۔گیم میں جہاز فضا میں چکرا رہے تھا مگر اسے ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی ۔ ایئرپورٹ کے آس پاس لوگ ہی لوگ تھے۔پولیس ہی پولیس تھی ،دور تک آنسو گیس کے گہرے گہرے بادل تھے ۔الٹے سیدھے ڈنڈے سوٹے ہوا میں گھوم رہے تھے۔ پتھرائو ہورہا تھا۔ڈری اور سہمی ہوئی حکومت کے بیک وقت کئی اجلاس جاری تھے۔باہر سے ہونے والے سچائی کے حملے کی روک تھام ہر لمحہ مشکل ہوتی جارہی تھی۔وہاں بھی میری وحشت بڑھنے لگی اور میں’ وحشت ہی سہی ‘گنگناتا ہوا باہر نکل آیا تھا۔

پانچویں فلیٹ میں داخل ہوا تو ٹائم مشین مجھے پھر پیچھے کی طرف لے گئی ۔ماضی قریب میں ہونے والا الیکشن جاری تھا۔ساری پرچیوں پرایک ہی جگہ ایک ہی مہر لگ رہی تھیں۔کہیں ڈبے ووٹوں سے بھرے جارہے تھے ۔ کہیں گننے کیلئے انہیں کھولا جارہا تھا۔ فتح کے جشن فتح سے پہلے جاری تھے۔عدل و انصاف مطمئن تھا۔پہرے دار خوش تھے۔

چھٹے فلیٹ میں سمندر میں ڈوب جانے والے حاجیوں کی جنازے پڑے ہوئے تھے ۔عبدالحمید عدم بھی کیا غلط آدمی تھے۔انہوںنے اخبار کی اس خبر پر کہ ’’حاجیوں کا جہاز ڈوب گیا ‘‘ پر کیا برا مصرع لگایا تھا۔’اِس قدر بوجھ تھا گناہوں کا‘۔کہتے ہیں اِ ن دنوں پاکستان حاجیوں کے معاملے میںبھی خود کفیل ہو چکا ہے زندگی کا کونسا شعبہ ایسا ہے جہا ں حاجی موجود نہیں ۔ شہرِ اقتدار کے باسیوں سے درخواست ہے کہ وہ حج کی ایک اور سعادت حاصل کر لیں ۔ سارے مسئلے خود بخود حل ہوجائیں گے ۔وگرنہ ماہ رمضان کے بعد موجودہ حکومت کو دوطرف سے گھیرنے کا پروگرام فائنل ہوگیا ہے ۔ایک طرف سے عمران خان دوسری طرف سے ڈاکٹر طاہر القادری شکار کو گھیر گھار کر اس مقام تک لائیں گے جہاں نئے قوانین کے ساتھ نئے انتخابات کا پھندا لگادیا گیا ہے۔

ساتویں فلیٹ میں داخل ہوا تووہاںدہشت گردوں کے ہمدردوں کی ایک میٹنگ جاری تھی ۔کچھ لوگ ، کچھ لوگوں سے کہہ رہے تھے کہ تم تو کہتے تھے اگر طالبان کے خلاف آپریشن کیا گیا تو پورا ملک دھماکوں سے گونج اٹھے گا۔ہر شہر ،قصبے ، ہر گائوں ہر مسجد میں طالبان کے موجودہیں۔مگرکچھ نہیں ہوا۔

آٹھویں فلیٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تو اندر سے ایک دہشت گرد برآمد ہوا اس نے مجھ پر فائرنگ شروع کردی ۔ میں بھاگنے لگااور بھاگتے بھاگتے اپنے گھر کے لان میں پڑی آرام دہ کرسی پر دھڑام سے گر پڑا سامنے ٹیبل پر پڑا نیلم بشیر کا افسانوی مجموعہ’ وحشت ہی سہی‘ میرا منہ چِڑا رہا تھا۔ میں ابھی آٹھویں افسانے تک پہنچا تھا اور اس کتاب میں چھبیس فلیٹ تھے۔

246 — ڈھول سپاہیا!تینوں رب دیاں رکھاں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-246 | ↑ فہرست

ڈھول سپاہیا!تینوں رب دیاں رکھاں

====================

ڈھول سپاہیا!تینوں رب دیاں رکھاں

پہلے تو خود رانا ثنا اللہ سے استعفیٰ لے لیا گیا۔پھر اس کے بھتیجے ارسلان افتخار کے ساتھ یہی سلوک کیا گیا۔راجپوتوں نے تو وفا کی تھی مگر افسوس لیلائے حکومت ہرجائی نکلی۔راجپوت تو پھر راجپوت ہیں مسلسل وفا کئے جارہے ہیں وفا کی آس اُسی یارِ بے وفا سے ہے بدن ہے راکھ مگر دوستی ہوا سے ہے گذشتہ دنوں ایک اخبار میں نون لیگ کی طرف سے راناثنااللہ کیلئے دعاکا اشتہار دیکھ کر لوگ حیران ہوئے۔ میںپریشان ہوا۔اشتہار کی پیشانی پر درج تھا ’’تینوں رب دیاں رکھاں ‘‘یعنی نون لیگ نے اپنے اِس ’’ڈھول سپاہی‘‘ کو اگلے مورچوں پر بھیج دیا ہے جہاں سے واپسی کا امکان کم ہی ہوا کرتا ہے۔رانا ثنا اللہ نے بجھے ہوئے دل کے ساتھ انصاف گاہ میں قدم رکھا تومیری آنکھوں میں اس کی وفاداریاں لہرا لہرا گئیں ۔اس نے کس کس محاذ پر نون لیگ کو فیروز مندیوں اور کامرانیوں سے ہمکنار نہیں کیا۔یہ رانا ثنا اللہ تھا جس نے نون لیگ کے اندھیروں کو سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی روشنی سے سرفراز کیا۔کون نہیں جانتا کہ نون لیگ کے اقتدار میں رانا ثنااللہ کے خون کا کتنا کردار ہے۔رانا ثنا اللہ تو نون لیگ کے لئے یہاں تک چلے گئے کہ مولانا لدھیانوی کے ساتھ مل کر انتخابی مہم چلانے سے بھی گریز پانہ ہوئے۔کیا رانا ثنا اللہ کا یہ احسان کم ہے کہ اسی کے سبب کئی کالعدم تنظیموں نے بھی نون لیگ کو ووٹ دئیے اوراس میں شک کی گنجائش ہی نہیں خودایک تنظیم کے سربراہ کہہ چکے ہیں کہ پنجاب میں کئی نشستوں پر نون لیگ نے سپاہ صحابہ کی مدد سے کامیابی حاصل کی۔اس بات سے بھی کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ ملک اسحاق کے ساتھ رانا ثنااللہ کے گہرے مراسم نون لیگ کے بہت کام آئے۔

آخر ملک اسحاق کو رانا ثنا اللہ ایک طویل عرصہ سے ’’ماہانہ‘‘ اداکرتے آرہے ہیں۔بے شک رانا ثنااللہ کے کہنے پرنواز شریف نے ملک اسحاق کی رہائی کا حکم دیا تھااور پنجاب حکومت کی ایک اعلیٰ شخصیت نے رقم فراہم کی تھی مگر ملک اسحاق کو نہ رہائی کی ضرورت تھی اور نہ رقم کی ۔جیل میں بھی اس کا دفتر اسی طرح آباد تھا جیسے جیل سے باہراور رانا ثنااللہ جیسے وظیفے دینے والے بھی بہت لوگ تھے ۔ حقیقت یہی ہے کہ شریف برداران کے ساتھ ملک اسحاق کی محبت کاواحدسبب رانا ثنااللہ ہی تھا۔یعنی ملک اسحاق سے نون لیگ کو جو کچھ ملا وہ دراصل رانا ثنااللہ کا دیا ہوا تھا۔کوئی مانے یا نہ مانے رانا ثنااللہ نے نون لیگ کیلئے اتنا کچھ کیا ہے کہ بزبان فیض چیخ چیخ کر کہہ سکتا ہے’’ رہِ یار ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنادیا‘‘ ڈاکٹر طاہر القادری کو روکنے کافریضہ بھی رانا ثنااللہ کو سونپاگیا تھااور اس کام کیلئے اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ایک توفکری اعتبار سے رانا ثنااللہ کی پشت پناہی کرنے والی طاقتیں ڈاکٹر طاہر القادری کھلم کھلا دشمن ہیں دوسرا صرف نسلاًہی نہیں مراجاً بھی رانا ثنااللہ راجپوت ہے۔ جہاںتک سانحہ ماڈل ٹائون میں ایسے مذہبی شدت پسندوں کی موجودگی کا تعلق ہے جو اہل تشیع کی طرح ڈاکٹر طاہر القادری کے مکتبہ ء فکرسے تعلق رکھنے والوںکو بھی واجب القتل سمجھتے ہیںتو مجھے اس مفروضہ میں کچھ زیادہ جان نظر نہیں آتی۔ لوگوں کا کیا ہے لوگ تو کہتے رہتے ہیں۔لوگ تو یہ بھی کہتے ہیںکہ پولیس حملے کے ویڈیو میںجو نوجوان پستول لہراتا پھر رہا ہے وہ ملک اسحاق کا باڈی گارڈ رانا طارق ہے ۔

سو ضروری نہیں کہ ہربات سچ ہو۔ راناثنااللہ کے ساتھ ڈاکٹر توقیر شاہ کوبھی اپنے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ڈاکٹرتوقیر شاہ اور رانا ثنااللہ کی بھی آپس میں بہت دوستی ہے۔ان کے تعلقات کا اندازہ اس خبر سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ فیصل آباد میں ڈیڑھ ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکوں میں گھپلوں کی بازگشت کچھ زیادہ ہونے پر ڈاکٹر توقیر شاہ سے مقامی ایم پی اے طاہر جمیل کا پھڈا ہو گیا تھااور بات پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کروانے تک پہنچ گئی تھی۔ بہرحال ان دنوں ہر وہ شے زوال پذیر ہے جس کا تعلق رانا ثنااللہ کے ساتھ ہے۔ خاص طور پر ارسلان افتخار کو یہ بات سمجھنی چاہئے کہ مستقبل کا منظر نامہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ ایک تو ہزارہ قبیلے کے قاتلوں کی تلاش کرتی ہوئی ایجنسیاںفیصل آباد تک پہنچی ہوئی ہیں۔جہاں سے رانا ثنااللہ اور ارسلان افتخار دونوں کا تعلق ہے بلکہ ارسلان افتخار کا تو کوئٹہ سے بھی واسطہ ہے ۔دوسرااس کے والدگرامی کی عدالت سے بہت سے دہشت گردفورسز کے پاس ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے رہا بھی ہوئے۔گمشدہ افراد کے مقدمے میںبھی فورسز کے ساتھ بہت برا سلوک ہوا۔پھراس کے قابل احترام والد بھی طالبان کے خلاف آپریشن نہیں چاہتے تھے ۔ارسلان افتخارکو اتنا زیادہ آگے بڑھنے سے پہلے یہ بھی دیکھ لینا چاہئے کہ قربان گاہ میں پہلے اس کے چچارانا ثنااللہ موجود ہیں۔

247 — آپریشن کا حکم تو رحمان بابا نے دیا ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-247 | ↑ فہرست

آپریشن کا حکم تو رحمان بابا نے دیا ہے

====================

آپریشن کا حکم تو رحمان بابا نے دیا ہے

دھواں ہی دھواں ہے! دھند ہی دھند ہے، دھول ہی دھول ہے ۔کچھ پتہ ہی نہیں چل رہا کہ کونسی گاڑی کہاں جارہی ہے۔کس کی منزل کیا ہے۔غبار کے اسی جلوس میں ہم بھی چل رہے ہیں....دھیرے دھیرے....بچ بچاکر۔اسی جلوس میں وہ بھی رواں دواں ہیں۔خیال میں جمی ہوئی تارکول کی سیاہی اندیشہ ہائے دور دراز کے ٹائروں سے روندی جارہی ہے....کچھ پتہ نہیں چل رہا شام بھی دھند ہے ، صبح بھی دھند ہے۔کہتے ہیں دھند میں منظر جتنے واضح ہوسکتے ہیں آنکھیں اس سے کہیں آگے دیکھتی ہیں مگر جب تک اِس بات کی دھند نہیں ہٹتی کہ منہاج القران کے دفتر پرحملہ کس طرح ظہور پذیر ہوا، آنکھیں مستقبل کے منظرنامے کا درست تجزیہ نہیں کر سکتیں۔ یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا۔ یہ وہ لاشیں نہیں تھیں جو قبروں میں دفن ہونے کے بعد مرجاتی ہیں۔ یہ تو فقیروں درویشوں کے جسد تھے جو سلسلۂ قادری کی درگاہ میں بیٹھ کر برسوں سے پیغمبرِ انسانیت ، چارہ ساز بیکساں کی بارگاہِ اقدس اعظم میں اپنے اپنے درود پیش کر رہے تھے۔ ان کی قبریں تو ویسے بھی نہیں مرتیں۔اس شہادت کے بعد تو کوئی انہیں مار ہی نہیں سکتا یعنی یہ سانحہ ماڈل ٹائون صرف انسانی تاریخ کے سینے پر نہیں سج گیا، یہ روحانیت کی تاریخ میں بھی آسماں کی چھاتی پر سورج کی کرنوں کے ساتھ لکھا رہے گااور اہلِ اقتدار سے اہل تصوف پہلے بھی بہت ناراض ہیں پھر اس غیر معمولی واقعہ کی ٹائمنگ بھی غیر معمولی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت کیاگیا جب افواجِ پاکستان نے آپریشن ضربِ عضب کا آغاز کیا تھا ۔’آپریشن ضربِ عضب‘ کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس آپریشن میں پاکستان کی تمام تر روحانی طاقتیں بھی افواج ِ پاکستان کی پشت پر کھڑی ہیں۔ فوج کو اس آپریشن کی اجازت بادشاہوں نے نہیں فقیروں نے دی ہے۔اس آپریشن کا حکم تو رحمان باباؒکے مزار سے آیاہے ۔داتاگنج بخشؒ اور امام بریؒ نے دیا ہے۔ چودہ جون کوشمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں نے بمباری کی ،ایک سو پچاس دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آپریشن ضربِ عضب کا آغاز ہوا۔ قوم کو افواج ِ پاکستان کی طرف سے روشنیوں کی نوید ملی۔پندرہ جون کو آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوجی دستے شمالی وزیرستان میں داخل ہو چکے ہیں۔ مسجدوں میں فقیر اپنی افواج کی کامیابیوں کے لئے سجدہ ریز ہو گئے۔ سولہ جون کو بادشاہ بھی وہیں آکھڑا ہوا جہاں فقیر موجود تھے یعنی وزیر اعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اعلان کیا کہ آپریشن ضربِ عضب شروع ہو چکا ہے۔

فوج یہ آپریشن سات آٹھ مہینے پہلے شروع کرنا چاہتی تھی مگر آسمانوں نے کسی اور وقت کا تعین کر رکھا تھا سو نون لیگ اور دوسری تحریک انصاف دونوں پارٹیاں مسلسل مذاکرات کی خواہشمند رہیں اور دونوں نے بھرپور کوشش کی مگر مذاکرات، مذاق رات سے آگے نہ بڑھ سکے۔ وقت اور جگہ کا تعین جب اپنے تناسب پر پہنچا تو آپریشن شروع ہو گیا(تمام احترام اور عقیدتیں افواجِ پاکستان کے شہیدوں کے نام)۔ آپریشن شروع ہونے سے ذرا پہلے تک فوج اور حکومت کے درمیان فکری و نظری فاصلے کافی حد تک تھے۔فضا میں یہ احساس پھیلا ہوا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کوئی بڑا عدالتی فیصلہ آنے والا ہے۔ عمران خان نے اپنے جلسوں کا آغاز کر دیا،ڈاکٹر طاہر القادری نے کینیڈا سے واپسی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ چوہدری برادران نے استقبال کی تیاریاں شروع کردیں، الطاف حسین نے ایم کیو ایم کوتیار ہوجانے کا حکم دے دیا تھا۔شیخ رشید نے ٹرین مارچ کی تاریخ دے دی۔ حکمراں جماعت کو اپنی حکومت کی بنیادوں میں پڑا ہوا بھونچال یاد آگیا۔ دھاندلی کے ثبوت آنکھوں میں لہرانے لگے۔شمالی وزیرستان میں آپریشن کیلئے وزیراعظم نے اپوزیشن کو ساتھ ملا لیا۔ شیخ رشید ٹرین نے مارچ روک دیا۔ عمران خان نے جلسہ منسوخ کردیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد کے موخر ہونے کا امکان بھی پیدا ہوگیا ۔

تمام قوم آپریشن کے عمل میں نون لیگ کے ساتھ کھڑی ہو گئی۔ پہلی بار یہ موقع آیا کہ ہر پارٹی کا ہر لیڈر نون لیگ کی حکومت کی حمایت کررہا تھا۔اچانک پولیس نے منہاج القران کے دفتر پر حملہ کردیا اور یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا۔یہ وہ لاشیں نہیں تھیں جو قبروں میں دفن ہونے کے بعد مرجاتی ہیں،یہ تو فقیروں درویشوں کے جسد تھے جو سلسلۂ قادری کی درگاہ میں بیٹھ کر برسوں سے پیغمبرِ انسانیت ، چارہ ساز بیکساں کی بارگاہِ اقدس اعظم میں اپنے اپنے درود پیش کر رہے تھے....اور اپنا تو یقین ہے کہ حکومتوں کے فیصلہ بھی فقیر کرتے ہیں۔

248 — میانوالی سے لیہ تک

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-248 | ↑ فہرست

میانوالی سے لیہ تک

====================

میانوالی سے لیہ تک

میرا سفر برمنگھم سے شروع ہوا تھا۔پہلی مسافر نوازی پی آئی اے نے کی تھی مگراس وقت میں پی آئی اے کی واسوخت نہیں کہنا چاہ رہا۔ میرا مقصد صرف میانوالی اور لیہ کے سفر میں مسافر نوازیوں کی داستان رقم کرنا ہے ۔ویسی ہی مسافرنوازیاں جیسی ان دنوں انگلینڈ سے ترکی تک وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حصے میں آئی ہوئی ہیں ۔آہ نواز شریف ۔ان کی آخری امید کا چراغ بھی گل ہوگیا ۔سپریم کورٹ نےاپنا فیصلہ برقرار رکھا۔’’مجھے کیوں نکالا گیا ‘‘ کےپُر ملال جملے کو لازوال بنادیا۔اگرچہ سابق وزیراعظم کے لئےلندن میں مسافرنوازیاں کمال تک پہنچی ہوئی ہیں مگر انہیں کچھ اچھا نہیں لگ رہا مگر میری صورت حال قطعاً ویسی نہیں ۔اِس سفر میں میرا چہرہ پھول کی طرح کھلا رہا مگر ان کا رخِ انوربجھے ہوئے دئیے کی طرح بجھا ہوا ہے ۔اگرچہ میرا قیام میانوالی کےکینال ریسٹ ہائوس میں تھا اور وہ لندن میں اپنے ذاتی فلیٹس میں رہ رہے ہیں ۔اربوں روپے کی مالیت کے فلیٹ میں مگر جو مزا وزیر اعظم ہائوس میں تھا وہ کہیں اور کہاں نصیب ہوسکتا ہے ۔لطف و کرم کی وہ سہانی راتیں اور نکھرتے ہوئے دن کسے بھول سکتے ہیں ۔اور تو اور ابھی تک سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی اُن دنوں کی یاد میں آہ و فغاں کرتے رہتے ہیں ۔

میانوالی کا کینال ریسٹ ہائوس شاید انیس سو ایک میں تعمیر ہوا تھا جب انگریز حکومت نے میانوالی کو ضلع کا درجہ دیا تھا۔اس کینال ہائوس میں جنرل ایوب خان ، محترمہ فاطمہ جناح ، ذوالفقار علی بھٹو ،نواب امیر محمد خان ، محترمہ بے نظیر بھٹو اور بے شمار اور بڑی بڑی شخصیات قیام کر چکی ہیں۔لندن کے وہ فلیٹس بھی کسی طرح کینال ریسٹ ہائوس سے کم عمر نہیں وہاں بھی بڑے بڑے لوگ رہ چکے ہیں مگروہ بڑےلوگ انگریز تھے وہاں قیام کرنے والی پہلی بڑی پاکستانی شخصیت سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہے ۔

یہ بات ضرور ہے کہ اتنے عمر رسیدہ ہونے کے باوجود اُن فلیٹس کے اندر داخل ہونے پر احساس ہوتا ہے کہ کسی نئے تعمیر شدہ محل کے اندر آئے ہیں ۔مگر اپنے کینال ریسٹ ہائوس میں داخل ہونے پر بالکل اس کے برعکس احساس ہوتا ہے ۔لگتا ہے اِس بیچارے کی قسمت میں بڑے عرصہ سے کوئی بڑی شخصیت نہیں آئی ۔لیہ کے سرکٹ ہائوس میں جب میں دوسال کے بعد داخل ہوا تو مجھے لگا کہ ان دو سالوں میں اس کے اوپر خوش قسمتی کا کوئی دور گزر چکا ہے اس کے در و دیوار چیخ چیخ کرکہہ رہے تھے کہ ان کا رکھوالا نہ صرف ایک زندہ شخص ہے۔بلکہ اس کے اندر حسن ِ تناسب کا ایک سمندر موجزن ہے ۔اُس شخص کا نام سید واجد علی شاہ ہے ۔جو ضلع میانوالی میں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر فائز ہے وہ بھی اپنے عمل میں کسی طرح کسی سے کم نہیں ۔وہ نوجوان آدمی ہیں ۔انہیں بھی کام کرنے کا شوق ہے مگر شاید ابھی انہیں کینال ریسٹ ہائوس میں قیام کرنے کا موقع نہیں ملا ۔میانوالی ڈپٹی کمشنر سے بھی میری ملاقات ہوئی ۔مسافرنوازیوں میں جہاں واجد علی شاہ کا نام آتا ہے وہاں شوذب سعید اور ڈی پی او میا نوالی صادق علی ڈوگر کے ذکر کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔

کہتے ہیں جس عمارت میں وزیر اعظم یاوزیر اعلیٰ ایک آدھ رات قیام کرلیں اُس کی قسمت بدل جاتی ہے شاید لیہ کے سرکٹ ہائوس کی قسمت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زندگی کے کچھ لمحات گزرے ہیں کہ تھل کے ریگزارمیں ایک اعلیٰ رہائش گاہ کا اہتمام ہو گیا ہے ۔گزشتہ ہفتے موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی کچھ دیر کےلئے میانوالی آئے تھے مگر ان کی آمد میانوالی کی کسی عمارت کی قسمت نہیں بدل سکی ۔ممکن ہے عمارتوں کی تقدیریں بدلنے والے وزیراعظم کسی اور طرح کے ہوتے ہوں ۔

یورپ کا ایک قدیم مکان جسے ہم پاکستانی ’سرے محل ‘ کے نام سے یاد کرتے ہیں کسی زمانے اُس کی قسمت بدلنے کی ذمہ دار ی بھی اپنے آصف علی زرداری نے لی تھی ۔مجھے یاد ہے اس کی تزئین و آرائش کےلئے بہت سا ساز و سامان پاکستان سے بھی بھیجا گیا تھا مگر اُس کی قسمت زیادہ اچھی نہیں وہ سامان ایئرپورٹ پر پڑا رہ گیا تھااور سابق صدر آصف علی زرداری جیل سدھار گئے تھے۔جاتی امرا کے محلات کی بھی قسمت کچھ ’’سرے محل ‘‘ سے ملتی جلتی ہے ۔وہ بھی جب پوری آب و تاب سے زمین کی چھاتی پر جلوہ فگن ہوئے تو نواز شریف اور شہباز شریف کومکہ سدھارنا پڑا ۔بڑے بڑے لوگوں کے مکے جانے کی روایت بہت قدیم ہے ۔پرانے زمانے میں مسلمان بادشاہ اپنے جس وزیر اعظم سے ناراض ہو جاتے تھے ۔اسے قتل نہیں کرتے تھے بلکہ اسےآخری عمرمیں اللہ اللہ کرنے کےلئے مکہ معظمہ بھیج دیا جاتا تھا ۔پچھلی صدی میں یہ روایت تھوڑی سی تبدیل ہوئی اور بڑے لوگوں نے آخری عمر کےلئے لندن میں قیام مناسب سمجھا۔پاکستان کے کئی حکمران نواز شریف سے پہلے بھی لندن میں قیام کرچکے ہیں جن میں میجر جنرل اسکندر مرزا کا نام سر فہرست ہے ۔محترمہ بے نظیر بھٹو بھی وہاں کافی عرصہ تک قیام پذیر رہیں ۔ اب دیکھتے ہیں کہ نواز شریف کب تک لندن کے فلیٹس کوبھاگ لگاتے ہیں ۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کئی دنوں سے ترکی میں مقیم ہیں ۔ممکن ہے انہیں اپنے بھائی نواز شریف کی باقی عمر کے قیام کےلئے ترکی زیادہ پسند آیا ہو اور وہ وہاں ان کی رہائش کے انتظام کےلئے گئے ہوئے ہوں ۔

بہرحال ترکی ایک مسلمان ملک ہے مگر ترکی کاسب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہاں پاکستانی بہت کم ہیں جب کہ انگلینڈ پاکستانیوں سے بھرا پڑا ہے اور کوئی لیڈر اپنی قوم سے کیسے جدا رہ سکتاہے ۔سو نواز شریف کا مستقلاً قیام لندن میں ہی مناسب رہے گا ۔البتہ وہاں ایک پرابلم ہوسکتا ہے ۔یہ خدشہ مسلسل برقرار ہے کہ منی لانڈرنگ کے کیس میں برطانوی حکومت لندن کے فلیٹس کو کہیں اپنی تحویل میں نہ لےلے ۔ویسے اس کا امکان ابھی تو بہت کم ہے مگر مستقبل میں کچھ بھی ہوسکتا ہے ان سب باتوں کا دار و مدارنیب کے ریفرنس کے ساتھ جڑا ہوا ہے اگر ان مقدمات میں بھی نواز شریف کو عدالت نے سزا سنا دی تو پھر ان فلیٹس کی تزئین و آرائش کا خرچ ہونے والا سارا وقت ضائع چلا جائے گا ۔میں نے سرمایہ ضائع ہونے کی بات نہیں کی کیونکہ وہ تو نواز شریف کے پاس بہت ہے ۔البتہ ’’وقت ‘‘ کا مسئلہ ضرور ہے ۔بہر حال دنیا میں مسافر نوازوں کی کوئی کمی نہیں ۔نواز شریف کےلئے ہر ملک میں ایک شجر سایہ دار موجود ہے اور کہتے ہیں کہ پڑوس میں تو پورا گلستاں ان کا منتظر ہے مگر وہاں بھی یہ مسئلہ ہے کہ وہاں پاکستانی آباد نہیں ہیں ۔

249 — ڈاکٹر طاہرالقادری کے وزیراعظم عمران خان

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-249 | ↑ فہرست

ڈاکٹر طاہرالقادری کے وزیراعظم عمران خان

====================

ڈاکٹر طاہرالقادری کے وزیراعظم عمران خان

سوال یہ ہے کہ چودہ اگست دوہزار چودہ کی صبح کیسی تبدیلیوں کے ساتھ نمودار ہوگی۔14 اگست،یہ وہ دن ہے جب دنیا میں ایک نئی قوم کی تخلیق ہوئی تھی۔جب وقت صدیوں کرب کے دوزخ میں تڑپ تڑپ اٹھا تھا، تب جا کر کہیں یہ ساعتِ پُرنور و ضیاء بخش نمودار ہوئی تھی جو ایک نئے عہد کی تمہید بنی۔نیا عہد،مگر کس کا۔چند حاکموں کا یا مظلوم عوام کا..... ہر سال جب چودہ اگست آتا ہے بڑی بڑی تقریبات ہوتی ہیں، نئے نئے نغمے لکھے اور گائے جاتے ہیں، جھنڈیاں لگائی جاتی ہیں، پرچم لہرائے جاتے ہیں مگر عمران خان نے کہا ہے اس سال لوگ اپنے دامن کی دھجیوں سے جھنڈیاں اور پرچم بنائیں گے یعنی ہر جھنڈی اور ہر پرچم پر کچھ سوال درج ہوں گے۔ صرف یہی سوال نہیں لکھے ہوں گے کہ نواز شریف نے وقت سے پہلے فتح کی تقریر کیسے کی؟ انتخابات میں سابق چیف جسٹس کا کیا کردار تھا؟ نگران حکومت نے کیا کارنامے سرانجام دیئے تھے۔ 35 حلقوں میں نتائج کس نے تبدیل کرائے تھے۔ ان پرچموں پر ماڈل ٹائون لاہور میں شہید ہونے والی عورتوں کی آنکھیں بنی ہوں گی۔ شہید مردوں کے چہرے ہوں گے جو چیخ چیخ کر اپنے قاتلوں کا نام بتا رہے ہوں گے۔ دس لاکھ پرچم تو صرف تحریک انصاف کے کارکنوں کے ہاتھوں میں ہوں گے اور ڈاکٹر طاہر القادری؟

کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ملک بھر میں تقریباً ایک لاکھ کے قریب کارکن ہیں وہی ہر جگہ احتجاجی جلسوں، جلوسوں میں جمع ہو جاتے ہیں۔اگر بات یہیں تک ہوتی تو ڈاکٹر طاہر القادری کی فلائٹ ای کے چھ سو بارہ کے اسلام آباد ایئرپورٹ کے ساتویں چکر پرحکومتِ وقت گھبرا نہ گئی ہوتی۔ ایک لاکھ لوگوں کو تو ان کے شہروں میں بھی محصور کیا جا سکتا تھا۔ حکومت اگر چار پانچ سو کے قریب تحصیل کی سطح کے شہروں کی پولیس سے کہہ دیتی کہ جو دو تین سو لوگ منہاج القران سے تعلق رکھتے ہیں انہیں فلاں دن شہر سے نکلنے نہ دیا جائے تو ڈاکٹر طاہر القادری کے استقبال کیلئے کوئی بھی موجود نہ ہوتا مگر حکومت کو معلوم ہے کہ ایسا نہیں ہے۔ حکومت اس سے کہیں زیادہ خوفناک احکامات ہر تھانے کے ایس ایچ او کو دے چکی تھی۔ ہزاروں لوگ گرفتار کئے جا چکے تھے۔ بے شمار قافلے روک لئے گئے تھے، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی گئی تھیں۔موٹر وے اور تمام بڑی سڑکیں بلاک کردی گئی تھیں۔ اس سے پہلے دو تین سو لوگوں پر گولیوں برسائی گئی تھیں تاکہ لوگوں میں اس بات کا خوف بھی موجود رہے کہ اگر ڈاکٹر طاہر القادری کی حمایت کیلئے نکلے تو مر بھی سکتے ہیں۔ اس کے باوجود راولپنڈی ایئرپورٹ کے اردگرد موجود لوگوں کی تعداد کے متعلق غیر جانبدار حلقوں کا کہنا ہے کہ کم از کم ڈیڑھ دو لاکھ آدمی وہاں موجود تھے۔

اگر اتنی پکڑ دھکڑ کے باوجود اتنے لوگ ڈاکٹر طاہر القادری کے استقبال کیلئے جمع ہو سکتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ موجودہ حکومت کا خوف بے سبب نہیں تھا۔ منہاج القران والوں کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً ایک ہزار چھوٹے بڑے شہروں میں ڈاکٹر طاہر القادری کے چاہنے والے موجود ہیں اور ہر شہر میں ان کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہے یعنی کم از کم دس لاکھ لوگ ڈاکٹر طاہر القادری کی آواز پرلبیک کہنے والے موجود ہیں یعنی چودہ اگست کو صرف عمران خان کے ملین کارکنوں کے ہاتھوں میں سوال نہیں لہرا رہے ہوں گے تقریباً اتنے ہی ڈاکٹر طاہر القادری کے کارکن بھی ان کے ہمرکاب ہوں گے۔

حکومت میں آنے سے پہلے بھی پنجاب کے حکمرانوں کو یہی خوف تھا کہ اس ملک میں کسی وقت بھی خونی انقلاب آ سکتا ہے انہوں نے کئی مرتبہ کہا کہ غربت اور امارت میں بڑھتے ہوئے فاصلے کم نہ کئے گئے تو اس ملک میں ایک خونی انقلاب آجائے گا بلکہ وہ ہر فنکشن میں اس نظام ِ زر کی تباہی کا نوحہ عطاالحق قاسمی کی زبان سے سناتے تھے کہ اس نظام ِ زر کو اب برباد ہونا چاہئے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی زبان سے انقلاب کا نعرہ سن کر شاید ان کو وہی انقلاب یاد آگیا تھا کیونکہ انہیں یہ بھی معلوم تھا کہ ان کے دورِ حکومت میں غریب مسلسل غریب تر اور امیر مسلسل امیر تر ہوتے چلے جارہے ہیں ۔یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ اُس خونی انقلاب کا عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے پُرامن انقلاب سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ دونوں رہنما خون کا ایک قطرہ بہائے بغیر تبدیلی کے خواہاں ہیں۔

میرے نزدیک تو سانحہ ماڈل ٹائون کا لہو حکومت کے خاتمہ کیلئے کافی ہے ۔یہ جو اس سلسلے میں اے پی سی بلائی گئی ہے۔ حکومت کیلئے یہ بھی کسی خطرے سے کم نہیں۔ مجھے لگتا ہے اسی سال نئے انتخابات ہوں گے... اور آئین کے مطابق امیدواروں کی اسکروٹنی ہوگی۔ چور اور ڈاکو الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ کم از کم ستّر اسّی فیصد موجودہ سیاستدان اپنے حلقوں کیلئے نئے امیدوار ڈھونڈتے پھر رہے ہوں گے۔ یہ وہ انقلاب ہوگا جو عام آدمی کو ووٹ دینے کے ساتھ ساتھ ووٹ لینے کا حق بھی دے گا، نئے لوگ اسمبلیوں میں آئیں گے اور ایک خوبصورت خبر یہ بھی میرے پاس ہے کہ ڈاکٹرطاہر القادری کے وزیر اعظم عمران خان ہوں گے۔

250 — یہ عالم خوف کا، دیکھا نہ جائے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-250 | ↑ فہرست

یہ عالم خوف کا، دیکھا نہ جائے

====================

یہ عالم خوف کا، دیکھا نہ جائے

محمود اچکزئی سے لے کر حضرت ِ عطاالحق قاسمی تک تمام ہمدردان ِ نون نے اپنی جمہوری حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ 23جون کو وہی سلوک کرے جو فوجی حکومت نے نواز شریف کے ساتھ کیا تھایعنی پاکستان پہنچتے ہی انہیں ڈی پورٹ کردیا جائے ۔ طاہرہ سید کی غزل میں تھوڑی سی ترمیم کے ساتھ(یہ عالم خوف کا ، دیکھا نہ جائے ۔وہ بت ہے یا خدا دیکھا نہ جائے)

یہاں تک توساری دانائیاں متفق ہیں کہ ڈاکٹر طاہر القادری سلطنتِ علم و قلم کے صاحبانِ اقتدار میں سے ہیں۔قلم پکڑتے ہیں تو کاغذ موتیوں سے بھر جاتے ہیں۔بولتے ہیںتو سماعتیں مسحور ہوجاتی ہیں۔ آسماں اتنا مہرباں ہے کہ لاکھوں افراد ان کے نقشِ کفِ پا کونجاتِ دوجہاں کاراستہ سمجھتے ہیں۔ابلاغ کے حاملان جبہ و دستار جن کی اکثریت ڈاکٹر طاہر القادری کے فقر اور فقیری کو تسلیم نہیں کرتی میں نے ان کے ہونٹوں سے بھی ایسے جملے پھسلتے ہوئے دیکھے ہیں کہ معاملاتِ مملکت میں ڈاکٹر طاہر القادری جو کہہ رہے ہیں۔ ہے تو وہی سچ۔حتی کہ انتخابات کے نتائج دیکھ کر عمران خان کو بھی یہی کہنا پڑگیا تھاکہ ڈاکٹر طاہر القادری ٹھیک کہتے تھے۔

اور اب 23جون۔۔ ایسا لگتا ہے اسلام آبادکے دل میں دھڑکتاہوا’ دھرنا‘جس کے خاتمہ کیلئے پیپلز پارٹی کی حکومت کو دا م ِ ہم رنگ ِ زمیں بچھانا پڑگیا تھا۔ابھی تک ختم نہیں ہوا۔ تبدیلی کے ڈی چوک سے گھروں کی طرف گئے ہوئے لوگ ابھی راستے میں ہیں۔تحریک انصاف کے وہ کارکن جنہیں دکھ تھاکہ ان کی خواہش کے باوجودد عمران خان اس ’دھرنے‘ میں شریک نہیں ہوئے تھے جہاں سے روشنی طلوع ہوسکتی ہے ۔وہ بنی گالہ کی طرف چل پڑے ہیں یقیناً اس مرتبہ عمران خان گذشتہ غلطی کو نہیں دھرانے دیںگے۔ عمران خان بھی جانتے ہیںکہ مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاسکتا۔

ان دنوں بس یہی ایک سوال پریشانی کی گلی کوچوں میں چکراتا پھر رہا ہے کہ وہ نام جس کیلئے 23جون کے دن کو تکلیفِ انتظار دی گئی ہے اس سے نون لیگ اتنی خائف کیوں ہے ۔ ایسا کیوں ہے کہ صرف ایک مرتبہ غارِ حرا تک جانے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری نواز شریف کے کاندھوں پر تھوڑی دیر کیلئے سوار ہوئے تھے مگر پھر کبھی ان کے اعصاب سے اترے نہیں کر سکے۔ ان دنوں ان پر لگائے گئے جن پرانے الزامات کی حکومتی وسائل چیخ چیخ کرمنادی کر رہے ہیںکہ دنیا جنہیں شیخ الاسلام سمجھتی ہے وہ سچ نہیں بولتے۔

آئیے اس سلسلے میں نون لیگ کی طرف سے فراہم کئے گئے ثبوتوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ کہا جارہا ہے ادارہ منہاج القرآن کے قیام کے حوالہ سے خواب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے جو بشارتیں ڈاکٹر طاہر القادری کو حاصل ہوئیں۔وہ انہیں حاصل ہو ہی نہیں ہوسکتیں۔میں نے نون لیگ کی اِس غیب دانی پر کافی دیر تک سوچا تو یادداشت نے کہا اگر نوازشریف کودربارِ رسالت سے گنبدِ خضرا کے اندر داخل کی اجازت مل سکتی ہے توڈاکٹر طاہر القادری کو خواب میں زیارتِ رسولؐ کیوں نصیب نہیں ہوسکتی۔

یہ الزام بھی بہت دھرا یا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری پر جو قاتلانہ حملہ ہوا تھا عدالت نے اسے غیر حقیقی اور ڈرامہ قرار دیاتھا۔پرویز رشیدنے اسی واقعہ کے تناظر میں ارشاد فرمایاکہ ’’طاہر القادری نے1990میںبکرے کا خون استعمال کرکے ڈرامہ کیاتھا‘‘شاید انہیں یہ معلوم نہیں کہ دن کوجس بکرے کا خون عدالت کو فراہم کیا گیا تھا، رات کو اسی بکرے کا گوشت ،نون کی نوکیلی سلاخوں میں پرو کر بھونا گیا تھا۔قصہ یہ تھاڈاکٹر طاہر القادر ی کی کردار کشی کرنے والوں کی ایما پرایس پی ملک محمد اشرف نے لیبارٹری رپورٹ کیلئے بکرے کا خون فراہم کیا تھااور اس کے ساتھ ہی یک رکنی ٹربیونل کی سربراہی سے جسٹس فضل کریم ہٹا کر اس کی جگہ اختر حسین کو سربراہ بنایا گیا تھاتاکہ انصاف کا بول بالا ہو سکے۔

ایک الزام یہ بھی بہت زیادہ لگایا جارہا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے توہینِ رسالت کے قانون میں اہم کردار اداکیا تھا اور ڈنمارک میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرا اس قانون بنانے میں کوئی کردار نہیں۔یہ گفتگو صرف سیاق و سباق سے کاٹ کر پیش کی جارہی ہے ،تفصیل سے دیکھا جائے تو معلوم ہو جاتاہے کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ میں چاہتا تھا کہ توہین رسالت کا قانون ہونا چاہئے اور اس کے بننے پر میں نے خوشی کا اظہار بھی کیا تھامگر بعد جب قانون کے مسودہ کا مطالعہ کیاتو مجھے درست نہیں لگا میں اُس قانون پر تحفظات رکھتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ اس قانون نفاذ کے نظام کوخاص طورپر بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ ‘‘ایک اور الزام جسے پڑھ میں بے ساختہ ہنس پڑا’’محترمہ بے نظیر بھٹونے جب ادارہ منہاج القرآن کی تاحیات رکنیت حاصل کی تھی۔

تواس وقت ان کے سر پر دوپٹہ نہیں تھایقینا پڑھنے والوں کے چہروں پر بھی مسکراہٹ پھیل گئی ہوگی۔ ان پر ایک اور الزام دہری شہریت کا بھی بڑی شد ومد سے لگایا گیا۔دہری شہریت کے باب میں سپریم کورٹ کا یہ اعلامیہ دہری شہریت پر چیخنے والوں کیلئے کافی ہونا چاہئے تھا جب سپریم کورٹ نے کہاججز پر دہری شہریت رکھنے کی کوئی ممانعت نہیں یعنی کوئی دہری شہریت رکھنے والا چیف جسٹس آف پاکستان بھی ہوسکتا ہے۔ابھی ابھی دو اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔پہلی خبر یہ ہے21جون کو لندن میں ڈاکٹر طاہر القادری اور الطاف حسین کی ملاقات طے ہوگئی ہے اوراس مرتبہ ایم کیو ایم پیچھے نہیں ہٹے گی۔اور دوسری خبر یہ ہے کہ شیخ رشید نے عمران خان کو راضی کرلیا ہے کہ وہ بھی 23جون کو ڈاکٹر طاہر القادری کا استقبال کریں۔یہ عالم خوف کا دیکھا نہ جائے۔

251 — خوش قسمت عمران خان

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-251 | ↑ فہرست

خوش قسمت عمران خان

====================

خوش قسمت عمران خان

بے شک عمران خان وہ خوش قسمت شخص ہیں جسے راضی کرنے کیلئے قسمت سرگرداں پھرتی ہے ۔اس جملے کی وضاحت کیلئے ایک کہانی سنائی ضروری ہے ۔یہ شفیق خان کی کہانی ہے ۔ جس طرح آج کل مجھے عمران خان کی ذات میں دیس کے تمام مسائل کا حل نظر آتا ہے کسی زمانے میں ، اُسی طرح مجھے شفیق خان کی ذات میں لاہور کے تمام مسائل ِ تصوف کا حل دکھائی دیتا تھا ۔ شفیق خان سے میری پہلی ملاقات پاک ٹی ہائوس میں ہوئی تھی ۔اکھڑا،کھڑا ،ناراض ،ناراض مسلسل شِکنوں سے بھری ہوئی پیشانی،چُبھتی ہوئی آنکھیں ،چیختی ہوئی جینز کی پینٹ،آمادہ ٔ جنگ چڑھی ہوئی آستینیں، کلاشنکوف کے برسٹ مارتی ہوئی زبان، ہر اِک شے سے ناراض حتیٰ کہ اپنے آپ سے بھی ناراض ،یہ نوجوان کافی دیر ایک ٹیبل پربیٹھ کرمیرے ساتھ اکھڑی اکھڑی گفتگو کرتا رہا ۔مگر میں اُس شام لڑائی کے موڈمیں نہیں تھا۔جب ہم ٹی ہائوس سے اٹھے تو میں نے پوچھا تم نے کہاں جانا ہے تو اُس نے بڑی ناگواری سے کہا’شاہ نور سٹوڈیو‘نجانے میرے دماغ میں کیا آیا کہ میں نے اسے کہا ’’میں نے بھی اُدھر ہی کہیں جانا ہے آئو اِکٹھے چلتے ہیں‘اور شفیق نے مجھ سے جان چھڑانے کیلئے کہا۔’’میں نے تو پیدل جانا ہے‘‘ میں نے بھی بغیر کسی تاثر کے کہا ’ٹھیک ہے پیدل ہی چلتے ہیں‘، اور ہم چل پڑے ہم پُرانی انارکلی سے ہوتے ہوئے جین مندر پہنچے ور پھر وہاں سے چوبرجی۔تقریباً ڈیڑھ دو گھنٹے پیدل چلنے کے بعد شاہنور سٹوڈیو پہنچے۔ شفیق نے مجھ سے پوچھا’اب تم نے کس طرف جانا ہے۔میں نے کہا’’ انجینئرنگ یونیورسٹی ’’شفیق نے مجھے حیرت بھرے غصے سے دیکھا اور کہا ’’تمہیں پتہ نہیں کہ وہ تو جی ٹی روڈ پر ہے‘‘ میں نے کہاہاں ’’مجھے پتہ ہے ‘‘شفیق نے مجھے ایسا دیکھا جیسے میں کوئی پاگل ہوں اور کہا’’دو میل اُدھر جانے کی بجائے دس میل اِدھر کیوں آئے ہو ۔دماغ کام نہیں کرتا۔میں نے قریب کھڑے ہوئے رکشے میں بیٹھتے ہوئے کہا ’یہ راز تمہیں کل بتائوں گا‘ ،اور کشہ چل پڑا ۔میں نے رکشے کے پیچھے جو چھوٹی سی پلاسٹک کی کھڑکی ہوتی ہے اس سے ذرا سا پلاسٹک ہٹا کر پیچھے دیکھا تو شفیق وہیں کھڑا جاتے ہوئے رکشے کی طرف دیکھ رہا تھا۔

پھر دو پاگل ایک ہوگئے ۔دوشاعرایک نظم میں پرودیے گئے ۔ہم دونوں ہر گلی ،ہر سڑک، ہر راہداری ،ہر تقریب میں اکٹھے نظر آنے لگے۔میں نے بھی ان دنوں شیو کرنے کی مشقت سے بچنے کیلئے بے ہنگم سی داڑھی رکھی ہوئی تھی ۔شفیق خان بھی میرے جیسا ہوگیا ۔یعنی دور سے ہم قلمی دہشت گرد پہنچانے جانے لگے اور ہم دونوں نے اپنا ڈیرہ پی ٹی وی لاہور کی عمارت بنالیا۔ڈرامے لکھے جانے لگے ، گیت بُنے جانے لگے ،پروڈوسرز کی خالی کھوپڑیوں میں جالے سجائے جانے لگے۔پی ٹی وی کے گیٹ پر شفیق خان کی یہ نظم جلی حروف میں چسپاں کر دی گئی

اندر داخل ہونے والو

اپنے سر۔ ریسپشن پر جمع کرادو

سر کے ساتھ اِس بلڈنگ میں داخل ہونے پر پابندی ہے

اندر سرخوروں کے دفتر ہیں

تھانہ قلعہ گجر سنگھ

سر کے گم ہوجانے کاذمہ دار نہیں ہوگا

لاہور میں کئی سیاسی پارٹیاں ایسی ہیں جن کے دروازوں پر اس نظم کی اشد ضرورت تھی۔ شفیق خان کی اس وقت کی معروف اداکارہ ارم حسن سے بھی بڑی دوستی تھی اس نے ایک دن شفیق خان سے کہا ’’تم نے آج کا مشرق اخبار دیکھا ہے اس میں کسی نے کسی کے ساتھ میراجعلی نکاح نامہ چھاپ دیا ہے۔شفیق خان نے کہا ‘‘ ہاں میں نے دیکھا مگر اب تم کیا چاہتی ہو میں کیا کروں‘‘ اس نے جواباًشفیق خان کے سامنے ہاتھ پھیلا دیا اور کہا

‘‘بتائومیری قسمت میں کیا لکھا ہوا ہے؟‘‘

شفیق خان نے ایک اچٹتی سی نظر اس کے ہاتھ پرڈالی اور پوری سنجیدگی سے کہا ’’وہ تحریرجو ابھی تم نے لکھی نہیںمیں اسے کیسے پڑھ سکتا ہوں‘‘

وہ بولی ’’مگر میں اپنے آپ کو بہت خوش نصیب سمجھتی ہوں‘‘شفیق نے حیرت سے پوچھا’’اپنے خوش قسمت ہونے کی کیا دلیل ہے تمہارے پاس‘‘ کہنے لگی ’’واصف علی واصف نے فرمایا ہے کہ خوش قسمت وہ ہے جو اپنی قسمت پر خوش ہے‘‘۔شفیق کے ماتھے پر شکنوں کے ڈھیر لگ گئے اور بولا’’ممکن ہے اپنی قسمت پر خوش رہنے والا خوش قسمت ہو۔۔’’

مگر میرے نزدیک تو خوش قسمت وہ ناراض آدمی ہے جسے راضی کرنے کے لئے قسمت سرگرداں پھرتی ہے‘‘

اس وقت مجھے شفیق وہی ناراض شخص محسوس ہوا تھا۔ اس بات کو کوئی پچیس سال ہونے کو ہیں ۔ مجھے پھر کوئی ایساخوش قسمت نہیں ملا۔ابھی کچھ دن پہلے جب میں نے عمران خان پر غور کرنا شروع کیا ہے۔اس کے عظیم الشان جلسے دیکھے ہیں، اُس کی تقدیر یںبدلتی تقریریں سنیں،تو مجھے ایسے لگاکہ یہ تو وہی ناراض آدمی ہے جسے راضی کرنے کیلئے قسمت سرگرداں پھرتی ہے۔

252 — ناخن اُکھڑ چُکے ہیں گرہ کھولتے ہوئے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-252 | ↑ فہرست

ناخن اُکھڑ چُکے ہیں گرہ کھولتے ہوئے

====================

ناخن اُکھڑ چُکے ہیں گرہ کھولتے ہوئے

قومیں انصاف کی کوکھ سے جنم لیتی ہیں اور جب تک انصاف کے ترازو میں لچک نہیں آتی اُن سے سربلندی کوئی نہیں چھین سکتا۔محاذِ جنگ پر اُس وقت تک سپاہی پوری دلیری سے لڑتا ہے جب تک اُسے یقین رہتاہے کہ میری قوم میری اولاد کے ساتھ کبھی کوئی بے انصافی نہیں کرے گی۔برطانوی معاشرہ اپنی تمام تر قباحتوں کے باوجوداگردنیامیں سرفرازہےتوصرف اپنی انصاف گاہوں کے سبب۔ عمران خان یہ بات اچھی طرح جانتے تھے سو انہوں نے کراچی کے ظلم کا انصاف لندن سے مانگااور کامیاب ہوگئے ۔تحریک انصاف کی الطاف حسین کے خلاف شروع کی ہوئی مہم آخرکار منطقی انجام کو پہنچی۔مگرکچھ لوگوں کو اس بات پر حیرت ہے کہ عمران خان نے ایم کیو ایم کے کارکنوں سے اظہارِ ہمدردی کیوں کیا؟۔

بے چاروں کے لیڈر پر منی لانڈرنگ میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے ۔کارکنوں کیلئے ہے تو دکھ کی بات کہ پہلے خود ساختہ جلاوطنی کے سبب صرف لیڈر کی آواز سن سکتے تھے ۔ان کی متحرک تصویر دیکھ سکتے تھے ۔ شایداب وہ بھی ممکن نہ رہے۔یقینا آج اداسی بال کھولے ہر کارکن کے گھر کی دیواروں پر سو رہی ہوگی ۔ سیدھے سادھے ، بھولے بھالے کارکن خود ایک جہنم میں رہنے لگے ہیں ، سِتم گروں نے کراچی کو جہنم ہی تو بنا دیا ہے ۔

عمران خان نےالطاف حسین سے اظہارِہمدردی نہیں کیا ؟وہ کر بھی کیسے سکتے تھے ۔وہ جانتے تھے کہ برطانیوی پولیس ٹھوس مواد کے بعد ہی گرفتار کرتی ہے۔ پھر جرم صرف منی لانڈرنگ نہیں ہے،پاکستان سےتوروز ہمارے لیڈر سرمایہ برطانیہ منتقل کرتے ہیں اور برطانیہ والےبھی چاہتےہیں کہ وہاں لوگ اپناسرمایہ لائیں۔ گھر وں سے برآمد ہونے والے سرمائے پر دو سوال اٹھائے گئے تھے۔پہلا یہ تھاکہ یہ کہاں سے آیا۔ جواب موجود تھا کہ سرمایہ فنڈہے ۔ اور اس کے تمام ثبوت فراہم کر دیے گئے تھے مگر برطانوی پولیس نے اس کے باوجودبھی فرد ِ جرم عائد کر دی۔ صرف اس لئے کہ اُس سرمائے کا ٹیکس نہیں ادا کیا گیا تھا ،ٹیکس ادا کرنے کی عادت پاکستانی لیڈروں میں عمران خان کے سِوا اور کسی کو ہے ہی نہیں بلکہ یہاں تو ٹیکس چوری کرنے کو جرم سمجھا ہی نہیں جاتا صرف بیچارے ہمارے محبوب الطاف حسین پہ کیا موقوف میرے خیال میں ایوانوں میں بیٹھے ہوئے ستر فیصد لوگوں کو برطانیہ منتقل کر دیا جائے تو ان سب کی قسمت میں تین سال قیدِ با مشقت لکھ دی جائے گی ۔یقینا عمران خان کو اُس شخص سے کوئی ہمدردی نہیں ہو سکتی جو ٹیکس نہ ادا کرتاہو۔

عمران خان کے بر عکس نواز شریف نے الطاف حسین کے ساتھ نہ صرف اظہارِ افسوس کیا ہے بلکہ برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانے کو حکم دیا ہے کہ اس کیس میں الطاف حسین کی پوری مددکی جائے۔نوازشریف کا بیان برطانوی معاشرے میں پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا گیا اُن کے نزدیک پاکستانی وزیرِ اعظم نے اُن کے ملک کے ایسے شہری کے حق میں بیان دیا ہے جسے وہاں کے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی تحویل میں لے چکے ہیں ۔

بے شک الطاف حسین ایک پاکستانی لیڈر ہیں مگر اُن کی پہلی حیثیت برطانوی شہری کی ہے۔ابھی کچھ دن پہلے انہوں نے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرنے کی بہت کوشش کی مگر کامیابی نہیں ملی اب نہیں معلوم کہ انہوں نے برطانوی شہریت حاصل کرتے وقت پاکستان کے بارے میں کیا کہا تھا کہ قانونی مشکلات آڑے آگئیں۔لیکن کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ہاتھوں سے لگائی ہوئی گرہیں دانتوں سےکھولنی پڑ جاتی ہیں۔

برطانیہ میں قتل کے ایک مقدمے میں بھی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اُس کیس کی تقریباً تمام گتھیاں سلجھا لی ہیں صرف ایک کڑی درمیان میں موجود نہیں۔ قاتل دو نوجوان تھے جو اسٹوڈنٹ ویزے پر وہاں آئے ہوئے تھے۔ وہ قتل کے اگلے روز وہاں سے پرواز کے ذریعے کےجنوبی افریقہ چلے گئے تھے۔ کچھ دنوں کے بعد وہ کراچی آئے اور یہاں ائیرپورٹ پر انہیں کسی اور جرم میں گرفتار کر لیا گیا ۔بعد میں وزارتِ داخلہ نے اُنہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ پھر اسکے بعد اُن کا کچھ پتہ نہ چل سکا اُس وقت وزیرِ داخلہ رحمٰن ملک تھے۔ لوگ کہتے ہیں کہ اُن کی گرفتاری کے بعد الطاف حسین نے رحمٰن ملک کی کبھی کسی بات سے انکار نہیں کیاتھا اس کہانی میں جھوٹ اور سچ کی مقدار کا تعیّن تو وقت ہی کرے گا مگر میں اتنا جانتا ہوں کہ برطانیہ کا عدالتی نظام ابھی اپنے لوگوں کو انصاف فراہم کرتاہے اور الطاف حسین برطانیہ کے شہری ہیں۔ جمائما سے شادی کے بعد عمران خان کو بھی کہا گیا تھا کہ وہ برطانوی شہریت لے لیں مگر انہوں نے یہ کہہ کرانکار کردیا تھاکہ میرے لئے پاکستانی ہونا زیادہ بڑے اعزاز کی بات ہے۔ میں عمران خان اور الطاف حسین کا موازنہ نہیں کر رہا مگر اس واقعے سے کراچی میں عمران خان کو سیاسی فائدہ ضرور ہوگا۔

253 — میانوالی کی مٹی

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-253 | ↑ فہرست

میانوالی کی مٹی

====================

میانوالی کی مٹی

میانوالی نے اپنی رُت بدلی۔دریائے سندھ کے پانی میں گندھی ہوئی مٹی نے کہا’تُو جہاں بھی پھرتا رہے، جن آسمانوں پر بھی پرواز کرتا رہے،تجھ سے میرے خمیر کی خوشبو کی چہکار ضرور اٹھے گی‘۔ عمران خان کا خمیر بھی میانوالی سے اٹھا ہے۔میانوالی ایک عجیب و غریب سر زمین کا نام ہے ۔یہ تیس میل چوڑی اور تقریباً پچاس میل لمبی ایک سرسبز و شاداب وادی ہے ۔جس کے تین اطراف میں بے آب و گیاہ پہاڑی سلسلے ہیں اور ایک طرف صحرا ہے ۔ریت ہی ریت ہے ۔دریائے سندھ پہاڑوں سے نکل کر پہلی بار جس میدانی علاقہ میں اترتا ہے وہ یہی میانوالی کی وادی ہے۔اقبال کا کہا یاد آرہا ہے کہ فطرت کے مقاصد کی نگہبانی یا مردِ کوہستانی کرتا ہے یا بندۂ صحرائی اور میانوالی کے لوگ تو صرف بندۂ صحرائی اور مردِ کوہستانی ہی نہیں مرد میدانی اور مردِ دریائی بھی ہیں یعنی جیون کے خوبصورت مقاصد کی نگہبانی کیلئے عمران خان کا انتخاب کوئی اتفاق نہیں بلکہ قدرت کا ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔ میں ویسے ’’اتفاق‘‘ کا قائل ہی نہیں ہوں۔ میرے نزدیک کہیں بھی کوئی اتفاق نہیں ہوتا، وہی کچھ ہوتا ہے جو ہونا ہوتا ہے ۔

یعنی یہ بات آسمانوں پر کہیں طے کردی گئی تھی کہ اس زوال آمادہ قوم نے عمران خان کے پیچھے پیچھے چل کر آخر ایک دن اندھیروں بھری پستیوں سے باہر نکلنا ہے ۔اگرچہ عمران خان کے راستے میں راتوں کے پولیس مین خندقیں کھودتے پھرتے ہیں مگر وہ مسلسل شاہراہ ِ قائداعظم پر آگے بڑھتے چلے جارہے ہیں یعنی نواز حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت کی حالت کا اندازہ میں اپنے بہت محترم دوست عطاالحق قاسمی کے کالموں سے لگایا کرتا ہوں۔ قاسمی صاحب جب کسی شخصیت کے خلاف اُس کا نام لے کر کچھ لکھتے ہیں تو مجھے معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ ’’بدمعاش‘‘ اب’’ شریفوں‘‘ کی برداشت سے باہر ہوگیا ہے وگرنہ قاسمی صاحب حتی المقدور کوشش کرتے ہیں کہ وہ صرف ایسے کالم لکھیں جن سے لوگوں کو مسرتوں کی کمک ملتی رہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اگرچہ بہت سمجھدار شخص ہیں۔ ان کے دامن پر کرپشن کا بھی کوئی داغ نہیں دکھائی دیتا مگر حکومت کی سرگرانی اکثر ان کے چہرے سے ظاہر ہوجاتی ہے۔

گزشتہ روز جب انہوں نے کہا کہ عمران خان اگلا الیکشن بھی ہار جائیں گے تو میرے جیسے سیدھے سادے لو گ بھی کھکھلا کر ہنس پڑے ۔انہوں نے اس طرف دھیان ہی نہیں دیا کہ اگر عمران خان اگلا الیکشن ہار جائیں گے تو پھر جیتے گا کون۔شاید ان کاخیال ہو کہ جس طرح پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ کو اپنی باری بڑے فراخ دلی سے دے دی ہے اسی طرح مسلم لیگ نون پھر پیپلز پارٹی کو ایک اننگ اور کھیلنے کا موقع دے گی۔پرویز رشید صاحب! ایسا ہرگز نہیں ہوگا کیونکہ پیپلز پارٹی کو آصف علی زرداری نے جہاں دفن کردیا ہے وہاں سے بلاول تو کجا اس کا نانا ذوالفقار علی بھٹو بھی اپنی پارٹی کو دوبارہ زندہ نہیں کر سکتا۔ ممکن ہے آپ کو آپ کے دماغ نے کہا ہو کہ الیکشن جب ہوں گے تو لوگ ایک بار پھرہمیں ووٹ دیں گے ۔تقریباً تمام حکمران جب حکومت میں آجاتے ہیں تو پھر ان کا یہی خیال ہوتا ہے کہ بس اب زندگی بھر انہوں نے ہی اقتدار میں رہنا ہے۔ان کے اس خیال کے بارے میں صرف اتنا تبصرہ ہے کہ ممکن ہے کہ کبھی پیپلز پارٹی زندہ ہوجائے مگر یہ طے ہے کہ نون لیگ کی حکومت پھر اس ملک پر کبھی مسلط نہیں ہوسکتی۔غربت ، مہنگائی ، لوڈشیڈنگ ، بھارتی حکمرانوں کی کاسہ لیسی اور ناانصافی اس حکومت کے ایسے جرائم ہیں جنہیں قوم کبھی معاف نہیں کر سکتی ۔

مستقل قریب میں قدرت نے قوم کو اس تباہ حالی سے نکالنے کیلئے عمران خان کا انتخاب کیا ہے یقیناً کسی بزرگ کی دعا قبول ہوئی ہے ۔ کسی دوائی کو ترستی ہوئی بڑھیاکی فریاد رب نے سن لی ہے ۔کسی اندھیرے گھر کے سرد چولہے پر بیٹھی ہوئی کسی ماں کی آہ فلک کو چیر گئی ہے ...مجھے پورا یقین ہے کہ لوڈشیڈنگ کی یہ رات بس اب ختم ہونے والی ہے۔ مہنگائی کی یہ سلگتی ہوئی دوپہر ڈھلنے والی ہے۔ غربت سے رہائی کا جذبہ اک شوخ پرچم میں بدلنے والا ہے۔ سونے کے قفس کی کڑیوں میں پھڑکتے ہوئے مجبور آزاد ہونے والے ہیں۔ سچ مچ جمہور کی سلطانی کا دورِ منور آنے والا ہے۔بہت جلد سچ مچ کے انتخابات ہونے والے ہیں جس میں غریب آدمی کو صرف ووٹ دینے کا حق نہیں ووٹ لینے کا حق بھی حاصل ہوگا یعنی جیون کی سہانی گھڑیوں میں دل اور طرح سے دھڑکنے والے ہیں ۔

میانوالی کی مٹی سرخرو ہونے والی ہے ۔اس وقت پوری قوم عمران خان کی آواز پر لبیک کہہ رہی ہے ۔یہ آواز اگر کسی کو سنائی نہیں دے رہی تو اسے اپنی سماعت کا علاج کرانا چاہئے ۔اگر کسی کو عمران خان کا یہ کہنا اچھا نہیں لگا کہ ’’راحیل سن لو‘‘ تو اس کے لئے عرض ہے کہ اب عمران خان کسی فردِ واحد کا نام نہیں۔ ایک زندہ و تابندہ تحریک کا نام ہے۔پاکستانی قوم کے دھڑکتے ہوئے دل کا نام ہے، اجتماعی ضمیر کا نام ہے بلکہ پوری پاکستانی قوم کا نام ہے یقیناً میانوالی کے اسی سرخیل نے فطرت کے مقاصد کی نگہبانی کرنی ہے ۔ اسی نے کھجور کی ٹہنی کی طرح افق کی گود میں گرتے ہوئے پاکستان کو پھر سے مطلع الفجر پر طلوع کرنا ہے ۔

254 — کیامظہر برلاس سچ کہتے ہیں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-254 | ↑ فہرست

کیامظہر برلاس سچ کہتے ہیں

====================

کیامظہر برلاس سچ کہتے ہیں

مظہر برلاس نے اپنے کالم میں یہ پیش گوئی کی ہے کہ کچھ بڑی پارٹیاں الیکشن سے بائیکاٹ بھی کر سکتی ہیں ۔مظہر برلاس کی پیش گوئیاں بہت کم غلط ثابت ہوتی ہیں ۔مگر مجھے لگتا ہے کہ اس مرتبہ یہ پیش گوئی درست ثابت نہیں ہوسکتی ۔الیکشن کمیشن بڑے بڑے مگرمچھوں کو الیکشن سے باہر نہیں نکالیں گے چاہے ان کے خلاف کتنے ہی جرائم کے ثبوت کیوں نہ ہوں ۔شہباز شریف کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا۔جس کے ثبوت میں یہی بات کافی ہے کہ چوہدری نثار کو کلیئر کردیا گیاہے ۔صدر زدراری کو مخدوم امین فہیم یوسف رضا گیلانی اورراجہ پرویز اشرف کے نااہل ہوجانے پر کوئی پریشانی نہیں ہوسکتی ۔ان کے نزدیک تو اس عمل سے پیپلز پارٹی کی مظلومیت میں اضافہ ہوگااور وہ پانچ سالہ حکمرانی میں اپنے ساتھ ہونے والی ظلم و ستم کی داستانیں سنا سنا کر ووٹ مانگیں گے ۔مظلومیت کے نوحے میں ٹیپ کا مصرعہ یہی ہوگا کہ پیپلز پارٹی نے دو وزیر اعظم قربان کر دئیے ہیں مگر اف نہیں کی۔

مظہر برلاس نے اس بات پربھی حیرت کا اظہار کیا ہے کہ نگران حکومتیں دراصل پیپلز پارٹی کی ہی حکومتیں ہیں اورالیکشن کمیشن بھی پیپلز پارٹی کیلئے ہمدردی رکھتا ہے اور اس ساری صورت حال پر نواز شریف اور عمران خان خاموش ہیں۔مجھے ان کی اس حیرت سے بھی اختلاف ہے عمران خان نے نگران وزیراعظم پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور الیکشن کمیشن کے بارے میں بھی ان کی رائے بھی سب لوگوں کو معلوم ہے۔جہاں تک نواز شریف کی خاموشی کی بات ہے تو وہاں بات بالکل واضح ہے ۔نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان جو مک مکا ہے وہ کہیں اور ظاہر ہو نہ ہو یہاں ابل ابل کر باہر آرہا ہے ۔پیپلز پارٹی، نواز شریف کے کہنے پر ہی ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ کئے ہوئے معاہدے سے منحرف ہوئی ۔

مظہر برلاس بہت پہنچے ہوئے صحافی ہیں میں حیران ہوں کہ انہیں نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ہونے والی اس ڈیل کا علم نہیں ہو سکا جس کے تحت وزیر اعظم نواز شریف ہونگے اور آصف زرداری دوبارہ صدر ہونگے ۔مگر ضروری نہیں کہ آدمی جو کچھ سوچتا ہے وہ ہوبھی جائے حضرت علی نے فرمایا تھا میں نے اپنے خداکو اپنے ارادوں کے ٹوٹنے سے پہچانا ہے ۔سو اس مرتبہ آصف زرداری اور نواز شریف کو بھی اللہ کی پہچان ہوجائے گی ۔

جہاں تک کسی پارٹی کا الیکشن سے بائیکاٹ کا امکان ہوسکتا ہے تو وہ ایم کیو ایم ہوسکتی ہے مگر ایم کیو ایم صرف اس وقت بائیکاٹ کا اعلان کر سکتی ہے جب اسے یقین ہوجائے کہ اس کے بائیکاٹ کے بعد انتخابات ملتوی ہو جائیں گے ۔الیکشن کمیشن پر ایم کیو ایم وہی الزامات عائد کر رہی ہے جو ڈاکٹر طاہر القادری نے کئے تھے ۔بے شک ڈاکٹرطاہر القادری اور ایم کیو ایم دونوں کا موقف درست ہے مگرانتخابات کو ملتوی کرانا بہت مشکل ہوچکا ہے ۔کیونکہ سپریم کورٹ بضد ہے کہ الیکشن کسی صورت ملتوی نہیں کئے جا سکتے ۔اگرچہ الیکشن کمیشن اپنا وقار بحال کرنے کیلئے کئی ایسے امیدواروں کو نا اہل قرار دے دیا ہے جن کی کوئی زیادہ اہمیت نہیں تھی ۔مجھے پورا یقین ہے کہ الیکشن کمیشن کسی بڑے مگرمچھ کو کسی صورت میں بھی نا اہل نہیں قرار دے گی ۔اصغر خان کیس جیسے سپریم کورٹ کے فیصلے کہیں سامنے ہی نہیں آئیں گے اور اگر الیکشن کمیشن نے کسی ایسی شخصیت کو نا اہل قرار دے بھی دیا تو سپریم کورٹ اس کی اپیل کا فیصلہ کچھ بھی کر سکتی ہے۔

میری بات کے ثبوت میں یہی کافی ہے کہ میڈیا جو تمام سیاست دانوں کا بظاہر بھرپور انداز میں ٹرائل کر رہا ہے کہ کسی بڑی شخصیت کے جرائم پر کہیں بات کرتا ہوا دکھائی نہیں دیتا۔کسی ٹیلی ویژن چینل پر اصغر خان کیس پرکوئی پروگرام نہیں کیا گیا ۔کہیں سوئس کیس کی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔شہباز شریف کے خلاف دائر مقدمہ پچھلے پانچ سال سے عدالت میں ہے مگر اب بھی امید نہیں ہے کہ اس کا فیصلہ ہوجائے اور اگر ہوا بھی تو لوگوں کے خیال میں شہباز شریف کے حق میں ہی ہوگا۔لوگ پوچھتے ہیں کہ اپنے پروگراموں میں اینکر اس کیس کی تفصیلات سامنے کیوں نہیں لاتے.

میری دعا ہے کہ مظہر برلاس نے جو بڑی بڑی شخصیات کے نااہل ہونے کی پیش گوئی کی ہے اللہ کرے وہ پوری ہو اور پاکستان کو اس ”نظامِ زر اور شر سے نجات حاصل ہو ۔جس نے اس ملک کا بند بند مضمحل کر دیا ہے جو چکی کے دو پاٹوں کی طرح عوام کو پچھلے پانچ سال پیستے رہے ہیں ۔البتہ اس مرتبہ عوام کے پاس موقع ہے ان سے نجات حاصل کرنے کا اور متبادل قیادت بھی عمران خان کی صورت میں موجود ہے ۔اگرچہ عمران خان کے اردگرد بھی کئی ایسے لوگ جمع ہوچکے ہیں جنہیں جمع نہیں ہونا چاہئے تھا مگر میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان اقتدار آکر کسی کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونگے ۔کچھ لوگ ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے ان سے ناراض بھی ہوئے ہیں مگر میرا خیال ہے یہ تمام لوگ عمران خان کی کامیابی کے بعد ان کے اسی طرح ساتھ ہونگے جیسے پاکستانی سیاست کا رواج ہے۔

255 — اختتامی اجلاس کا صدر

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-255 | ↑ فہرست

اختتامی اجلاس کا صدر

====================

اختتامی اجلاس کا صدر

1347ء کی ایک خوب صورت رات تھی ۔غرناطہ کے الحمرا میں الف لیلیٰ داستان سنائی جا رہی تھی اُس وقت کی مشہور داستان گو کلثوم بن عذیر نے شہزادوں اور شہزادیوں کو اپنی کہانی کے حصار میں قید کر رکھا تھا ۔ لاہور کے الحمرا میں کئی سو سال بعد پھر وہی کہانی اپنے پر پھیلاتی جا رہی تھی، ماحول پروں کی دھیمی دھیمی پھڑپھڑاہٹ میں سحر زدہ ہو چکا تھا یہاں داستان گو چیئرمین الحمرا آرٹس کونسل عطاالحق قاسمی تھے۔یہ پانچویں الحمرا انٹرنیشنل کانفرنس تھی ۔اِس کانفرنس میں عطاء الحق قاسمی نے پاکستان کی تقریباً ایک سو سے زائد اہم شخصیات کو اپنی یادیں لوگوں کے ساتھ شیئر کرنے کا موقع فراہم کیا۔ یہ ایک انوکھی کانفرنس تھی بلکہ اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس تھی۔ اس میں ہر شعبہ ٔ زندگی کے بڑے لوگ شامل کئے گئے تھے۔ اس کامیاب کانفرنس اور کامیاب ہندو پاک مشاعرے پر عطاالحق قاسمی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مشاعرے کی دو باتیں نہیں بھلائی جا سکتیں۔ ایک جو دستِ کشور ناہید نے شاعروں کی قسمت کا فیصلہ دیا یعنی فال نکالی گئی کہ اب کس شاعر کو بلایا جائے اور دوسری بات ندیم بھابھہ کی شاعری تھی اُس نے صرف مشاعرہ ہی نہیں لُوٹا بلکہ شاعروں کے دل بھی لُوٹ لئے۔ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں وزیر اعظم نوازشریف نے آنا تھا، وہ نہیں آس کے مگر انہوں نے اپنی جگہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف صاحب کو ضرور بھیج دیا۔ شہباز شریف کی یادیں بھی دلچسپ تھیں۔ انہوں نے عطاالحق قاسمی کی شادی کا قصہ بھی سنایا،لگا کہ وہ واقعی داستان گو ہیں ۔

اختتامی نشست میں شہباز شریف کی جگہ صدر پاکستان نے آنا تھا مگر شاید وہ اپنی’’ گھریلو مصروفیت ‘‘کی وجہ سے تشریف نہ لا سکے۔ افسوس کہ اُن کے نہ آنے کا دکھ کسی ماتھے پر اپنا کوئی نقش نہ بنا سکا۔ہاں کچھ لوگوں کو اس بات کا افسوس تھا کہ بیچارے صدرِ مملکت اپنی جگہ اپنے کسی گورنر کو بھی بھیجنے پر قادر نہ ہو سکے ۔سنا ہے آج کل شہباز شریف اور صدر ممنون حسین ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں یعنی صدر ممنون کا ستارہ مسلسل عروج پر ہے ۔ابھی چند دن پہلے شہباز شریف انہیں اپنے ساتھ چین کے دورے پر لے گئے تھے۔یہ بات وزیرِاعلیٰ پنجاب کے لئے یقیناً باعثِ افتخار قرار دی جا سکتی ہے کہ اُن کے وفد میں صدرِ پاکستان بھی شامل تھے۔یہ خیال آرائی اکثر لوگوں نے کی کہ چین میں ملاقاتوں کیلئے مقام و مرتبہ کا بہت خیال رکھا جاتا ہے۔وہاں پاکستان کے اکیسویں گریڈ کا آفیسر چین کے بائیسویں گریڈ کے آفیسر سے ملاقات نہیں کر سکتا۔ اسی طرح کسی صوبے کے گورنر سے چین کا صدر ملاقات نہیں کر سکتا، وغیرہ وغیرہ ۔پچھلی مرتبہ جب وزیر اعلیٰ پنجاب اکیلے چین گئے تھے تو انہیں اس بات کا شدت سے احساس ہوا تھا سو اس مرتبہ وہ اپنے وفد میں پاکستانی صدر کو بھی ساتھ لے گئے تاکہ چینیوں کو پتہ چل سکے کہ وہ کوئی ایسے ویسے وزیراعلیٰ نہیں۔ سو اب صدر ممنون کے شہباز شریف کے ساتھ چین کے دورے پکے ہو گئے ہیں۔ چلیں صدر مملکت کو کرنے کیلئے کوئی کام تو ملا ۔اسی طرح کی ایک نوکری ایک مرتبہ ڈاکٹر شیر افگن کو بھی کرنا پڑ گئی تھی۔یہ ان دنوں کی بات ہے جب وہ وفاقی وزیر ہوتے تھے اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے ابھی آصف زرداری کو وزیر نہیں بنایا تھا۔

مسئلہ یہ تھا کہ پاکستان کے قانون کے مطابق مکمل وفاقی وزیر ہی کوئی سرکاری طیارہ کہیں بھی لے جا سکتا ہے اور آصف زرداری سرکاری طیارے پر نواب شاہ آنا جانا چاہتے تھے۔انہوں نے سوچا کہ یہ کام ڈاکٹر شیر افگن سے لیا جائے سو آصف زرداری کو جب بھی نواب شاہ جانا ہوتا تھا وہ ڈاکٹر شیر افگن کو ساتھ لے جاتے تھے ۔تنگ آکر ڈاکٹر شیر افگن نے ایک دن محترمہ بے نظیر بھٹو سے شکایت کردی اور محترمہ نے مسئلے کا حل کچھ یوں نکالا کہ آصف زرداری کو بھی وزیر بنا دیا۔ہاں تو میں بات کر رہا ہوں الحمرا آرٹ کونسل میں ہونے والی کانفرنس کے متعلق۔یوں تو اس کانفرنس میں بہت سی یادیں یادگاریں بن گئیں۔میرے لئے بھی اعتزاز احسن کی تقریر خاصی دلچسپ ثابت ہوئی۔ ہوا یوں کہ جب میں نے اپنی یادوں پر مشتمل کچھ واقعات کانفرنس میں سنائے جن کا موضوع یہ تھا کہ میں جوانی میں ملحدانہ نظریات کا حامل ہوا کرتا تھا۔ مجھے ایک شخص نے کیسے سچا اور کھرا مسلمان بنادیا تو اعتزاز احسن کو بڑی تکلیف ہوئی انہوں نے نظامت کرنے والی خوب صورت خاتون سے کہا کہ میرے بعد اسے بلایا جائے اور پھر وہ آئے اور ترقی پسندی کے داستان گو بن گئے۔ جب جانے لگے تو الحمرا کے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر سے یہ کہہ کر داد چاہی کہ میں نے اُس مولوی (یعنی منصور آفاق) کو کیسے آڑے ہاتھوں لیا۔ اعتزاز صاحب! اپنی اپنی قسمت کی بات ہے کچھ لوگ مولویوں کے ہاتھ لگنے سے کمیونسٹ بن جاتے ہیں اور کچھ مسلمان۔

اُداس نسلیں لکھنے والے عبداللہ حسین نے کہا جب میں اسکول میں پڑھتا تھا تو ایک شخص روز اسکول کے راستے پر کھڑا ہوتا تھا۔ایک دن اُس نے مجھے بھی گھیر لیا ،بڑے لالچ دیئے ،میں بڑی مشکل سے اپنی عزت بچاکر اسکول پہنچا اور پھر کبھی اسکول جانے کیلئے اس راستے سے نہیں گزرا۔ یہ واقعہ انہوں نے اتنی ہی تفصیل سے سنایا جتنی تفصیل سے اپنے ناول میں وہ کسی پرانے مکان کی جزئیات بیان کرتے ہیں اور پھر آخر میں اُس شخص کا نام بتاتے ہوئے ایک بہت بڑی شخصیت کا نام لے لیا۔ میرا اُس شخص سے کوئی ذاتی تعلق نہیں مگر مجھے تکلیف بہت ہوئی۔ غرناطہ کے الحمرا میں بھی الف لیلیٰ کی کہانی کئی بار ایسے موڑ مڑی تھی کہ شہزادوں اور شہزادیوں کی چیخیں نکل گئی تھیں۔

256 — امجدخان سے مڈٹرم الیکشن تک

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-256 | ↑ فہرست

امجدخان سے مڈٹرم الیکشن تک

====================

امجدخان سے مڈٹرم الیکشن تک

یہ گزشتہ انتخابات سے کچھ ماہ پہلے کی بات ہے۔ میں امجد خان کے پاس میانوالی گیا ہوا تھا ۔میں نے جب اسے تحریک انصاف میں شامل ہوجانے کا مشورہ دیا تو وہاں بیٹھے ہوئے بیس پچیس لوگوں کی غضب ناک نگاہیں مجھے اس طرح چبھنے لگیں جیسے ابھی قتل کردیں گی۔ تند و تیز بحث کا آغاز ہوا،ایک ایک کرکے تحریک ِ انصاف میں شمولیت کے نقصانات گنوائے جانے لگے۔ اکثر لوگوں کایہی خیال تھا کہ تحریک ِ انصاف میں امجد خان کا شامل ہونا مناسب نہیں کیونکہ امجد خان کا سیاسی حریف انعام اللہ خان عمران کا چچا زاد بھائی ہے۔ امجد خان خاموش تھا میں جانتا تھا کہ وہ کیا سوچ رہا ہے اور اسے جتنا میں جانتا تھا اتنا اس کے اردگرد بیٹھے ہوئے لوگ نہیں جانتے تھے۔امجد خان اورمیں مل کربہت دنیا گھوم چکے ہیں،پورے یورپ کی سیر کی ہے۔ میں جانتا تھا کہ امجد خان عمران خان کو صرف ایک عظیم کھلاڑی ہی نہیں عظیم لیڈر بھی سمجھتا ہے بلکہ کئی بار اپنے ابو یعنی ڈاکٹر شیرافگن سے بھی کہہ چکا ہے کہ وہ عمران خان کی پارٹی میں شامل ہو جائیں مگر ڈاکٹر شیرافگن کی سیاست کا اپنا انداز تھا۔ وہاں بیٹھے ہوؤں کا خیال تھا کہ امجد خان کا تحریک انصاف میں شامل ہونا دراصل ایم این اے کی اُس نشست سے دستبردار ہونا ہے جو اسے ورثے میں ملی ہے ۔میں نے ان کے اس خیال کی تردید کی اور کہا کہ عمران خان ایک لیڈر ہیں وہ صرف اس لئے امجد خان کی جگہ پر انعام اللہ خان کو ٹکٹ نہیں دیں گے کہ وہ ان کا چچازاد بھائی ہے تو لوگوں نے میری بات ماننے سے انکار کردیا۔

ایک بزرگ نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ’’ دیکھو منصور آفاق میں اگر تمہیں نہ جانتا ہوتا تو کہہ دیتا کہ تم اپنے ہمسائے کو ایم این اے بنوانے کیلئے امجدخان کو راستے سے ہٹوانا چاہتے ہو مگر میں تم پر شک نہیں کر سکتا۔ مجھے یاد ہے اُس وقت جب انعام اللہ خان اور ڈاکٹر شیر افگن کا اسی نشست پر مقابلہ تھا تو تم نے اپنے گھر کے باہر ڈاکٹر شیر افگن کا جلسہ کرا دیا تھا یعنی انعام اللہ خان کے دروازے پر مگر یہ مشورہ بالکل غلط ہے۔ امجد خان کو ایسا مشورہ مت دو، اس میں تباہی کے سوا کچھ نہیں‘‘۔میں لوگوں کو تو نہ سمجھا سکا لیکن میں نے کار میں بیٹھتے ہوئے امجد خان کو اکیلے میں کہا کہ مجھے یقین ہے عمران خان ایم این اے کاٹکٹ تمہیں دے گاسو ساتھیوں کے مشورے مت مان اور ایک لیڈر کی طرح سوچ، جیسے عمران خان سوچتا ہے پھر وہی ہوا تمام تر خاندان کی مخالفت کے باوجود عمران خان نے امجد خان کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دے دیا۔یہ کام کسی عام آدمی کے بس کا نہیں۔ذرا سوچئے ایک طرف صرف چچا زادبھائی ہی نہیں بہنوئی کا بھی سگا بھائی ہے اور یہ رشتہ دار عمران خان کے ساتھ میانوالی اور لاہور دونوں جگہوں پر ایک ہی مکان میں رہتے ہیں۔ ایک اخلاقی دبائو بھی کہ انعام اللہ خان مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں آیا ہے اور دوسری طرف وہ امجد خان جس کے باپ ڈاکٹر شیرافگن کے ساتھ عمران خان کے کبھی زیادہ اچھے مراسم نہیں رہے تھے۔

سو یہ تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا کہ عمران خان انعام اللہ خان کو چھوڑ کر امجد خان کو ایم این اے کا ٹکٹ دے دیں گے مگر جو لیڈر ہوتے ہیں وہ رشتہ داریوں اور کاروباری فائدوں کے تناظر میں فیصلے نہیں کرتے، وہ اپنی پارٹی کو اپنے خاندان کی جاگیر نہیں بناتے۔ سو عمران خان روایتی سیاستدان نہیں تھا اس لئے اس نے ٹکٹ اپنے عزیزوں کو چھوڑ کر امجد خان کو دیا۔بے شک عمران خان کے اندر وہ خصوصیات ہیں جو ایک لیڈر میں ہونی چاہئیں۔انہوں نے کبھی الٹے سیدھے مشوروں پر کان نہیں دھرے۔ گزشتہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی اور عمران خان کے بجائے نواز شریف وزیراعظم بن گئے مگر عمران خان نے بڑے حوصلے سے کام لیا اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مان کر عدالت کے دروازے پر دستک دی ۔حتیٰ کہ جمہوریت کیلئے نواز شریف کو بھی اپنے گھر آنے دیا جس کی تحریک انصاف کے کارکنوں کو بہت تکلیف ہوئی مگر بڑے لیڈر کی طرح اس نے کبھی کوئی چھوٹی حرکت نہیں کی۔ میرے خیال میں اس وقت بھی عمران خان کے ذہن میں جو سوال سب سے زیادہ سلگ رہا ہے وہ ’’ دھاندلی‘‘ کا ہے۔ انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ موجودہ اسمبلیاں دھاندلی کی پیداوار ہیں اور ملکی استحکام کا سبب صرف اور صرف مڈٹرم صاف شفاف انتخابات ہی ہو سکتے ہیں مگر وہ اس سلسلے میں خاموش ہیں کہ کہیں اس مطالبہ کے نتیجے میں غیر جمہوری قوتیں نہ اقتدار میں آجائیں مگر گیارہ مئی کا احتجاج اِس جمہوری مطالبہ سے زیادہ دور نہیں اور اگر ڈاکٹر طاہر القادری بھی ان کے ساتھ ہوئے تو موجودہ حکومت کے پاس مڈٹرم انتخابات کرانے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔

(ن) لیگ کے کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ان کی لیڈر شپ عمران خان کو اپنے حیلوں سے منا لے گی، میرے نزدیک یہ ان کی غلط فہمی ہے جس عمران خان کو درست فیصلہ کرنے سے اس کا چچا زاد بھائی اور بہنوئی نہیں روک سکے، اس عمران خان کی راہ میں چوہدری نثارکی دلبرانہ اور خسروانہ گفتگو یا درِعمران خان پر طوافِ حکمران کیسے رکاوٹ بن سکتے ہیں۔ پچھلی مرتبہ جب ڈاکٹر طاہر القادری آئے تھے تو اس وقت بھی عمران خان چاہتے تھے کہ وہ ان کے احتجاج میں شامل ہوجائیں مگر کچھ لوگوں نے یہ خوف دلایا تھا کہ ایسا کرنے سے غیر جمہوری قوتیں اقتدار میں آسکتی ہیں۔ اِس وقت بھی عمران خان کو مسلسل یہی کہا جارہا ہے مگر آج ثابت ہوچکا ہے کہ اُس وقت بھی غلط کہا گیا تھاجنرل کیانی کسی صورت میں بھی مارشل لا لگانے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے اورسچ یہی ہے کہ اس وقت بھی غلط کہا جارہا ہے، جنرل راحیل شریف سے ایسے کسی عمل کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ میرا مشورہ یہی ہے عمران خان کو اپنا گیارہ مئی سے شروع ہونے والا احتجاج اس وقت تک جاری رکھنا چاہئے جب تک مڈٹرم انتخابات ممکن نہیں ہو جاتے۔

257 — ہرحال میں تحفظ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-257 | ↑ فہرست

ہرحال میں تحفظ

====================

ہرحال میں تحفظ

سات اکتوبر1958پاکستان کی تاریخ کا پہلاتاریک ترین تھا جب جنرل ایوب خان ء نے مارشل لگایا تھا۔اورمفاد پرست سیاست دان مکھیوں کی طرح اس کے ارد گرد جمع ہوگئے تھے ۔اس دن کی تاریکی پچیس مارچ 1969کوکچھ اور گھٹا ٹوپ ہوگئی جب یحییٰ خان نے دوسرا مارشل لا لگا دیا اور اہل مفادنے اس کے راستے میںکچے گوشت اور شراب کی دکانیں کھول لیں ۔ملکی تاریکی تیسرادن پانچ جولائی 1977کا ہولناک دن تھا جب جنرل ضیا نے اقتدار پر قبضہ کیااور صاحبان ِ مفادان کی مجلس شوریٰ کے رکن بنتے چلے گئے۔ اوراس سلسلے کا چوتھا تاریک ترین دن بارہ اکبوتر1999 کے روز طلوع ہوا ۔ جنرل پرویز مشرف نے عنان ِ اقتدا پنے ہاتھ میں تھام لی اور سلسلہ ٔ مفاد کے سجادہ نشین اپنی اپنی نشست سنبھالنے کیلئے چکلالہ چھاونی کی طرف دوڑ پڑے

میں تاریخ ایک طالب علم ہوں،یہ چاروں سیاہ دن۔ہمیشہ میری دلچسپی کا باعث رہے ہیںمیں نے ان چاروں داغ داغ صبحوں سے پہلے کے حالات و واقعات پربہت غورکیاہے اس صورتِ احوال تک پہنچنے کی کوشش کی ہے جس کے سبب فوج اقتدارپر قبضہ کرنے کیلئے مجبور ہوگئی۔مجھے ہر موڑ پر یہی احساس ہوا کہ پاکستان پریہ ظلم سیاست دانوں کی نااہلی کی وجہ سے ہوا ۔ہر دور میںحکومتوں کے کارہائے نمایاں کے سبب کچھ سیاست دانوں کی دعوت پر ہی فوج آئی اورکچھ سیاست دانوںنے اسے خوش آمدید کہا۔مسلسل مارشل لائوں کے سبب فوج کی ایک علیحدہ حیثیت بنتی چلی گئی اور اس کے بعدپاکستان میں کوئی حکومت بھی ایسی نہیں آئی کہ جو فوج جیسے مضبوط اور خود مختار ادارے کو قومی دھارے میں لانے کی کوشش کرتی ۔کوئی حکومت فوج میں اتنی تبدیلی نہیں کرسکی کہ فوج پالیساں بنانے اور ان پر عمل در آمد کرنے کا کام چھوڑ دے۔ہر حکومت نے ایسے کام کئے کہ فوج کو ملکی سلامتی کیلئے اپنی پالیساں ترتیب دینی پڑیں ۔

دراصل وہ سیاست دان جو ہمیشہ فوج کی مدد سے اقتدار میں آئے ہیں ان کیلئے کیسے ممکن ہے کہ وہ جرنیلوں کے ساتھ ٹکرا سکیں۔ایک ذوالفقار علی بھٹو نے کوشش کی تھی نوازشریف نے اپنے دوسرے دور میںبھٹو کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کی اور اس کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ کون نہیں جانتا۔میرے خیال میں ان مارشل لائوں کے جتنے قصوراوار فوجی جرنیل ہیں اتنے ہی سیاستدان ہیں۔خاص طور پر اہل اقتدار۔

کتنے ستم کی بات ہے کہ اس ایک سوال پر مسلسل بحث جاری ہے کہ جنرل راحیل شریف کا مخاطب کون تھا۔اشارتاًیہ پیغام انہوں نے کسے دیاہے کہ فوج اپنے وقار کا ’’ہر حال‘‘ میں تحفظ کرے گی ۔سوچتا ہوںوہ لوگ کسے دھوکے میں رکھنا چاہتے ہیں جو کہہ رہے ہیںکہ آرمی چیف کا بیان میڈیا کے لئے تھا ۔ میڈیا پر کچھ لوگ جس طرح کی گفتگو کرنے لگے ہیں وہ افواجِ پاکستان کے لئے ِ ناقابل برداشت ہوتی جارہی ہے ۔یقینا یہ صاحبان اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں کیا انہیں معلوم نہیںکہ انہوں نے افواج ِ پاکستان کے ساتھ کیا معاہدہ کیا تھااور پھر اس سے کیسے منحرف ہوئے ۔یقینا انہیں معلوم ہے ۔سب کو معلوم ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ اور پنجاب کے وزیر اعلی کی فوجی حکام کے ساتھ یہ بات طے ہوئی تھی کہ جنرل پرویز مشرف کو عدالت میں ایک بارپیش کردیں اس کے بعد اس کے باہر جانے پر لگائی گئی تمام پابندیاں ختم کردی جائیں گی ۔اس معاہدے کے تحت پرویز مشرف عدالت میں چلے گئے مگر حکومت اپنے وعدے سے منحرف ہوگئی بلکہ یہاں تک کہ ان دونوں صاحبان نے اپنے موبائل فون بند کردئیے ۔ فوجی حکام رابطہ کرنے کی مسلسل کوشش کرتے رہے اور ناکام رہے۔پھرکئی دن انتظار کیا ہے مگر کوئی جواب نہ آیاسواس کے بعد آرمی چیف پہلی بار بول پڑے۔کچھ دن پہلے ایک افواہ گلی کوچوں میں پھیلی ہوئی تھی کہ پرویز مشرف ملک سے باہر جا رہے ہیں ان جانے کیلئے چکلالہ ایئرپورٹ جہاز آکر کھڑا ہے ، مگر پھر یہ افواہ ، افواہ ہی ثابت ہوئی ۔حقیقت میں یہ افواہ نہیں تھی لیکن حکومت کے مکرنے کے سبب وہ جہاز پرویز مشرف کے بغیر پرواز کرگیا۔

بے شک بین الاقوامی صورت حال ایسی ہے کہ اس وقت ملک میں مارشل لا لگانا خاصا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔خاص طور پر امریکہ نواز حکومت کی حمایت کر رہا ہے۔مگر امریکہ پر اعتبار کرنے والے یہ بھی جانتے ہیں کہ اس سے زیادہ بے اعتبار ملک اور کوئی نہیں ۔اس کی کوئی اخلاقیات نہیں ہیں وہ اپنے کسی بھی مفاد کی خاطر کسی وقت بھی کسی بات سے بھی پھر سکتا ہے۔میری اہل اقتدار سے گزارش ہے کہ ابھی وقت ہاتھ سے نہیں نکلا۔وہ جنرل راحیل کے جملے میں ’’ہر حال ‘‘ کی موجودگی پر ٹھنڈے دل سے غور کریں ۔ میں صاحبان ِ حکومت کیلئے ایک بار پھر وہ جملہ درج کررہا ہوں۔’’ فوج اپنے وقار کا ’’ہر حال‘‘ میں تحفظ کرے گی ‘‘صورت حال خاصی خراب ہے ملک میں اتنی سیاہی پھیل چکی ہے کہ پانچواں سیاہ دن عوام کو صبح ِ تابناک کی طرح محسوس ہوگا۔

258 — قیصر امین بٹ کی نون لیگ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-258 | ↑ فہرست

قیصر امین بٹ کی نون لیگ

====================

قیصر امین بٹ کی نون لیگ

سپریم کورٹ کے دئیے گئے چھ ہفتے مکمل ہو گئے ہیں ۔شریف فیملی کے خلاف چار ریفرنس دائر کر دئیے گئے ہیں۔اگر چہ چوتھا ریفرنس وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف ہے مگر میں انہیں بھی شریف فیملی کا حصہ سمجھتا ہوں۔ اسحاق ڈار کے علاوہ ریفرنس میں نامزد کردہ شخصیات نواز شریف ، حسین نواز ، حسن نواز ، کیپٹن صفدر اور مریم نواز ہیں ۔مریم نواز کے خلاف لندن کے فلیٹس کے علاوہ جعل سازی کا معاملہ بھی ریفرنس میں شامل ہے ۔یہ مقدمات لندن فلیٹس ، آف شور کمپنیوں‘ عزیزیہ اسٹیل مل ،آمدن سے زائد اثاثہ جات اور ہل میٹل کمپنی کے معاملات پر بنائے گئے ہیں ۔جس وقت یہ خبر الیکٹرونک میڈیا کی لہریں ہر گھر میں پہنچا رہی تھیں میں قیصر امین بٹ کے ساتھ لاہور جم خانہ کے ایک کمرے میں محو گفتگو تھا۔دور کہیں کچھ اہل ِ زر اور اہل حکم گالف کھیل رہے تھے ہمارا موضوع نون لیگ کا مستقبل تھا ۔

قیصر امین بٹ کٹر قسم کے نون لیگئے ہیں ۔ وہ لاہور کے سابق ایم پی اے بھی ہیں اس کے علاوہ کئی عوامی عہدے ان کے پاس رہے ہیں ۔میں مسلسل انہیں یہی سمجھانے کی کوشش کررہا تھاکہ اب نون لیگ اندھیروں میں ڈوبنے والی ہے ۔کشتی کا ناخدا طوفان کی نذر ہوچکا ہے ۔اب اس میں سوار رہناکوئی عقل مندی نہیں ۔اردگرد کئی کشتیا ں موجود ہیں ۔بہتر یہی ہے کہ ان میں اپنی جگہ بنا لی جائے مگرنون لیگ پر ان کے اعتماد کو دیکھ کر میں حیران و پریشان تھا ۔وہ بار بار میری بات کی تردید کرتے تھے اور کہتے تھے’’جب تک شہباز شریف موجود ہیں یہ کشتی نہیں ڈوب سکتی۔ اس کی بات کی گواہی بس چند دن میں حلقہ ایک سو بیس میں محترمہ کلثوم نواز کی جیت سے ملنےوالی ہے۔‘‘بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اگر حلقہ ایک سوبیس کے ضمنی انتخابات میں نون لیگ کامیاب ہو گئی تو وہ پرندے جو پرواز کےلئے پر تول چکے ہیں خاموشی سے اپنے پر سمیٹ لیں گے اور نون لیگ میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل رک جائے گا ۔ہاں حلقہ ایک سوبیس میں اگر تحریک انصاف فتح یاب ہو گئی تو پی ٹی آئی کی یہ فتح نون لیگ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی ۔جب میں نے یہ خیال قیصر امین بٹ کے سامنے رکھا اور کہا کہ محترمہ کلثوم نواز کی جیت کا کوئی امکان نہیں تو وہ کہنے لگے۔ ’’بے شک اِس وقت تمام مرئی اور غیر مرئی قوتیں محترمہ کلثوم نواز کی شکست کےلئے مصروف عمل ہیں مگرمرا یقین ِمحکم ہے کہ محبت فاتح ِعالم ہے ۔عوام سے محبت کے سبب نون لیگ ضروراس حلقہ سے فتح مند ہوگی ۔یہ ہوسکتا ہے کہ نواز شریف گزشتہ انتخابات میں پچاس ہزار ووٹوں کی برتری سے جیتے ہیں اب یہ برتری کے ووٹوں کی تعداد کچھ کم ہوجائے مگر اُن کی جیت پر ایمان ہے ۔‘‘

میں نے ان سے سوال کیا کہ ایک طرف آپ لوگ کہتے ہیں کہ نواز شریف کو ایک سازش کے تحت نکالا گیا ہے ۔وہ لوگ جو ایک مضبوط وزیراعظم کو سازش کے ذریعے حکومت سے نکال سکتے ہیں آپ کیسے یہ تصور کررہے ہیں کہ وہ نون لیگ کو دوبارہ اقتدار میں آنے دیں گے ۔تو وہ کہنے لگے ۔’’اللہ جسے چاہتا ہے اسے بادشاہی عطا کرتا ہے اورآوازِ حلق کونقارہِ خدا سمجھو ۔ میرا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالی لوگوں کے دل میں جس کی محبت ڈال دیتا ہے ۔اسے اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔‘‘میں نے حیرت سے پوچھا کہ جس خاندان پر اتنے سفاک جرائم کے مقدمات چل رہے ہیں جنہیں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج سزا سنا چکے ہوں آپ کے خیال میں کیا اب بھی لوگ ان کی محبت میں گرفتار ہوسکتے ہیں ۔وہ مسکرائے اور بولے ’’ عدالت نے ذوالفقار علی بھٹو کو قاتل قرار دے کر پھانسی دی مگر لوگوں نے انہیں مرنے نہیں دیا آج بھی پوری قوم کے دل میں وہ زندہ و جاوید ہیں ۔محتر مہ بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے خلاف منشیات کی سمگلنگ کے مقدمات درج ہوئے محترمہ کے تمام اکائونٹس سیز کر دئیے گئے اور پھر انہیں ایک دھماکے میں دنیا سے رخصت کردیا گیا مگر اِس کے باوجود پاکستان میں ہر شخص ان کا نام عزت و احترام سے لیتا ہے ۔کیوں ۔صرف اس لئے کہ اللہ کے دربار سے انہیں دھتکارا نہیں گیا ۔حکومتوں کے فیصلے زمین پر نہیں آسمانوں پر ہوتے ہیں کیا کبھی کسی نے سوچا تھا کہ شاہد خاقان عباسی پاکستان کے وزیر اعظم ہو نگے ۔ہرگز نہیں ۔آسمان والے نے مگرلوح پر یہی کچھ لکھ رہا تھا۔ لکھے ہوئے کو کوئی بدل نہیں سکتا ۔‘‘ پھر میں نے انہی کے ڈومین میں داخل ہوتے ہوئے کہا کہ ’’ کیا عدالتی فیصلے سے یہ نہیں لگ رہا کہ اللہ تعالیٰ نواز شریف سے ناراض ہوچکا ہے ۔ان کی دراز رسی کھینچ لی گئی ہے ۔انہوں نے عمر بھر جو دولت اکٹھی کی ہے آخری عمر میں انہیں اُس دولت کا حساب دینا پڑگیا ہے اور اس کی واضح ترین وجہ یہی دکھائی دیتی ہے کہ انہوں نے اپنے چار سالہ دورِ اقتدار میں غریبوں ، مسکینوں ،بے سہاروں ، دہقانوں ، مزدوروں کےلئے کچھ نہیں کیا۔ کیا یہ ممکن نہیں کہ انہیں کسی غریب کی آہ لگ گئی ہو ۔کسی یتیم کی بددعا انہیں لے ڈوبی ہو ۔ان کے دور میں بے گناہ مرنے والوں کا خون بھی تو انہی کی گردن پر ہے ۔

جو شخص دوائی نہ ہونے سبب سسک سسک کر مرا ہے کیا اس کا جواب حکمران ِ وقت نے نہیں دینا ۔وہ جس ماں نے بھوک سے تنگ آکر بچوں سمیت خود کشی کر لی ہے۔ کیا خیال ہے کہ اُس جرم کا سزاوار کون ہے ۔ ممکن ہےکسی ایسی بات کے سبب خدا نے اقتدار کسی اورکو سونپ دیا ہو ‘‘اب انہوں نے مجھ سے سوال کیا کہ ’’بے شک عمران خان ملک کے مقبول لیڈر ہیں لاکھوں لوگوں کے دلوں میں ان کےلئے محبت ہے تمہارے خیال میں اِس کی کیا وجہ ہے ۔کونسا ایسا کام کیا ہے انہوں نے کہ لوگ ان کے بارے میں محبت سےسوچنے لگے ہیں۔‘‘ تو میں نے کہا ’’ مجھے لگتا ہے انہیں کسی غریب کی دعا لگی ہے ۔ شوکت خانم اسپتال میں کینسر کا مفت علاج کرانے والے کسی غریب نے کسی ایسے وقت میں ان کےلئے دعا کی ہے جو قبولیت کا لمحہ تھا ۔‘‘وہ مسکرا ئے اور بولے ’’ایسا ہی لگتا ہے وگرنہ عمران خان میں مجھے تو کوئی خوبی نظر نہیں آتی ‘‘میں نے فوراً کہا ’’کیا اس دور میں دیانت دار سے بڑی بھی کوئی خوبی ہوسکتی ہے؟

259 — عمران خان جیت گئے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-259 | ↑ فہرست

عمران خان جیت گئے

====================

عمران خان جیت گئے

یونانی فلاسفر ’’پر ہو‘‘ سکندر اعظم کے ساتھ ہندوستان آیا تھا۔اس سفر نے اسے ہندو فلسفے سے روشناس کیا تھا۔ قدیم تاریخ میں اس کا ایک واقعہ درج ہے کہ دریائے جہلم کے کنارے اس نے اس دور کے پنڈت جمع کئے اور ان کے سامنے فلسفہ ٔ تشکیک کے حق میں ایک پُر مغز اور پُر دلیل تقریر کی وہ بہت متاثر ہوئے ۔ دوسرے دن پھر انہیں جمع کیا گیا اور’’پر ہو‘‘ نے تشکیک کے خلاف ایک پر زور تقریر کی۔ یہ تقریر کسی طرح بھی پہلی تقریر سے کم نہیں تھی گزشتہ روز اس نے جو دلائل دیئے تھے وہ سننے والوں کے دل میں اتر گئے تھے اور دوسرے دن بھی اس نے جو کچھ کہا وہ بھی ناقابل تردید تھا۔جب اس سے پوچھا گیا کہ یہ کیا ہے؟تو کہنے لگا اسی کو تشکیک کہتے ہیں۔ حواس خمسہ سے تعلق رکھنے والے دلائل کوئی اتنی اہم چیز نہیں کہ جس پر یقین کی بنیاد رکھی جا سکے۔ میں جب بھی پاکستانی سیاست دانوں کے بارے میں سوچتا ہوں تو مجھے ’’پرہو‘‘ یاد آجاتا ہے ۔یہ بھی عجیب دانشور ہیں ایک دن بھرپور انداز میں مذاکرات کے خلاف تقریر کرتے ہیں، ان کے بے مقصد ہونے کے دلائل فراہم کرتے ہیں جو واقعی ناقابل تردید ہوتے ہیں مگر پھر اگلے روز مذاکرات کے حق میں بیان جاری فرما دیتے ہیں۔ اس وقت جب طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیابی کی سمت رواں دواں ہیں اور نوازشریف قوم کو بہت جلد ایک بڑی خوشخبری سنانے کااعلان کر چکے ہیں مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ عمران خان جیت گئے ہیں ۔کم از کم ایک سیاست دان تو ایسا ہے جو شروع سے آخر تک ایک موقف پر کھڑا ہے ۔کون نہیں جانتا کہ واحد عمران خان ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے ہردور میں طنز و دشنام کے لپکتے ہوئے تیروں میں بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات پر روز دیا ہے حتیٰ کہ اس جرم میں انہیں ’’طالبان خان ‘‘ تک کہا گیا مگر پھر وہ وقت آتا چلا گیا کہ تمام سیاسی پارٹیاں انہی کے منشور کو مانتی چلی گئیں یعنی طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حق میں ہوتی گئیں۔اگر مذاکرات واقعی کامیاب ہوجاتے ہیں تو پھر اس کا کریڈٹ صرف عمران خان کو دیا جانا چاہئے کیونکہ وہی واحد ایک ایسے لیڈر ثابت ہوئے جنہوں نے بہت پہلے بھانپ لیا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ صرف اور صرف طالبان سے مذاکرات کرکے ہی کیا جا سکتا ہے۔

بات کا آغاز ایک یونانی فلاسفر سے کیا تھا۔ یونان کی ایک اور شخصیت یاد آگئی ہے جس نے جلاوطن ہونے کے بجائے زہر کا پیالہ پینا زیادہ بہتر سمجھا تھا یعنی سقراط...سقراط سے جب کہا گیاکہ یہ کیامعمہ ہے ۔ہم جب ڈلفی کی کاہنہ سے پوچھتے ہیں کہ سب سے عقل مند آدمی کون ہے تو وہ تمہارانام لیتی ہے اور جب تم سے پوچھتے ہیں تو تم کہتے ہو میں کچھ نہیں جانتا، سقراط نے کہا ’’میں بھی سچ کہتا ہوں اور وہ بھی غلط نہیں کہتی ،دراصل ہم سب کچھ نہیں جانتے ، ہم سب جاہل ہیں تم میں اور مجھ میں صرف اتنا فرق ہے کہ تمہیں اپنی جہالت کاعلم نہیں اور مجھے اپنے جہل کا علم ہے‘‘۔

کچھ لوگوں کے نزدیک سقراط کا یہ عمل درست نہیں تھا وہ سمجھتے ہیں کہ اسے جلاوطن ہو جانا چاہئے تھا یعنی نظریات اتنی قیمتی شے نہیں کہ ان کے لئے زندگی قربان کر دی جائے یقیناً وہ جو زندگی کے ہر معاملے کو کاروباری انداز میں دیکھتے ہیں،انہیں ایسا ہی سوچنا چاہئے ۔میں نواز شریف کو بھی اسی قبیل کے لوگوں میں شمار کرتا ہوں اور یہی کاروباری ذہانت ان کی کامیابیوں کا بڑاسبب ہے مگر میرے جیسے لوگ جو شخصیات کو تاریخ کے تناظر میں دیکھتے ہیں انہیں نواز شریف کے مقابلہ میں عمران خان زیادہ کامیاب دکھائی دیتا ہے ۔اب میرے نزدیک گزشتہ انتخابات میں بظاہر کامیابی نواز شریف کو حاصل ہوئی۔

مگر حقیقت میں جیت عمران خان گئے ہیں۔ میں اس بات کو اس طرح دیکھتا ہوں کہ جیسے عمران خان اپنے جلسے میں اسٹیج سے گرے تو عیادت کیلئے شہباز شریف اور نواز شریف دونوں پہنچ گئے ۔چلیں اس بات کو انسانی ہمدردی کے زمرے میں بھی لیا جا سکتا ہے مگر اس بات کا کیا جواب دیا جاسکتا ہے کہ ہم لوگ برسوں سے یہی دیکھتے آرہے تھے کہ جب کوئی وزیر اعظم بن جاتا ہے تو لوگ اس سے ملنے جاتے ہیں، وہ لوگوں سے ملنے نہیں جایا کرتا اور نواز شریف تو اس معاملے میں خاصے مشہور ہیں وہ پارٹی کے بڑے بڑے لیڈروں سے مہینوں اپنے گھر میں ملاقات نہیں کرتے، کجا ملاقات کیلئے کسی اور کے گھر جائیں۔ ایسی شخصیت کا عمران خان کے گھر جا کر اس سے ملنا عمران خان کی جیت نہیں تو اور کیا ہے۔میرے خیال میں نوازشریف اچھی طرح جانتے ہیں کہ پاکستانی قوم کی اکثریت عمران خان کے ساتھ ہے۔

میں ڈلفی کی کاہنہ تو نہیں مگر کوئی شخص اگر مجھ سے پوچھے کہ موجودہ سیاست دانوں میں پاکستان کا سب سے عقلمند آدمی کون ہے، تو میں کسی توقف کے بغیر کہوں گا ’’عمران خان ‘‘۔ بے شک وہ سقراط کی طرح اپنی جہالت کا عالم بھی نہیں۔

اس معاملہ میں وہ بھی ہم میں سے ہے جنہیں اپنے جہل کا علم نہیں لیکن اس ابنوہِ جیب ِ تراشاں میں وہ ایک اکیلا دیانت دار آدمی ہے جو پاکستان کیلئے زہر کا پیالہ تو پی سکتا ہے، اپنے لئے جلاوطن نہیں ہوسکتا۔

260 — نوازشریف کی مجبوری

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-260 | ↑ فہرست

نوازشریف کی مجبوری

====================

نوازشریف کی مجبوری

پاکستان میں لوگ دن بہ دن غریب سے غریب تر ہوتے جارہے ہیں دولت چند ہاتھوں میں مرتکز ہوتی جارہی ہے۔ تھر میں قحط کے بعد چولستان میں قحط پڑنے والا ہے ۔ایک سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ مسلسل جمہوریت پاکستان میں بہتری کے بجائے تنزلی کی طرف کیوں لے رہی ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر آصف زرداری نے کہا تھا کہ جمہوریت سب سے بڑا انتقام ہے۔بے شک جمہوریت ڈکٹیٹروں کے خلاف ایک لپکتی ہوئی تلوار ہے۔ لوگوں کے حقوق چھیننے والوں سے لوگوں کا خوبصورت انتقام ہے لیکن وہ جو جمہوریت پانچ سال آصف زرداری کے زیر قیادت پاکستان پر کسی قیامت کی طرح گزری اور یہ جو نوازشریف کی جنبشِ چشم سے نکلی ہوئی جمہوریت پاکستان کے گلی کوچوں میں ننگے سر پھرتی ہے۔ ذرا غور سے اس کے الجھے ہوئے گیسوئوں کو دیکھئے۔اس کی آنکھوں میں درد کے لہراتے ہوئے سائے کچھ کہہ رہے ہیں ۔الطاف حسین یونہی بار بار فوج کو آواز نہیں دے رہا مگر یہ بھی طے شدہ بات ہے کہ مارشل لا مسائل کا حل نہیں بلکہ بڑی بربادی کا سبب ہے۔ پاکستان کے مسائل کا حل یقیناً جمہوریت میں ہی ہے مگر یہ جمہوریت وہ نہیں، جسے جمہوریت کہتے ہیں ۔یہ تو وہ جمہوریت ہے جہاں غریب آدمی ووٹ دینے کا حقدار ہے ووٹ لینے کا حقدار نہیں۔ یہ تو وہ جمہوریت ہے جہاں بیس فیصد لوگوں کی رائے کو اسّی فیصد لوگوں کی رائے پر اہمیت حاصل ہے اور اس پر ستم یہ کہ ووٹ پاکستان کی گلیوں میں ڈالے جاتے ہیں مگر نتائج کی فہرستیں کہیں اور تیار ہوتی ہیں۔ مجھے اس سے کوئی زیادہ غرض نہیں۔ میرا مسئلہ تو بھوک کی وجہ سے مرنے والے بچے ہیں ۔سوڈان سے تعلق رکھنے والی ایک سچی کہانی یاد آگئی ہے۔

’’اس نے مجھے کہا’ آدھی رات کے پیٹ میں ہم صحرا کے بیچ میں تھے۔ وہاں کوئی روڈ نہیں تھا۔ہاں کئی سڑکیں تھیں انسانی قدموں کے نشانات کی سڑکیں‘‘اس نے کہا ’’ہم اقوام متحدہ کے انتظارمیں تھے ۔ابھی بھرے ہوئے پیٹ کی دنیاخالی پیٹ دنیا کیلئے خوراک کے تھیلے بھیجے گی ۔بھکاری نسلوں کے لئے من و سلویٰ کے تھیلے،ہم سب کی نظریں آسمان کی طرف تھیں- وہاں پہلا جہاز نمودار ہوا چہروں پر رونق آگئی مگر جہاز نے خوراک کے بجائے آگ کے تھیلے گرائے یعنی بم۔پیٹ بھری دنیانے اس مرتبہ شاید بموں کی خیرات نکالی تھی‘‘۔اس نے کہا ’’ہر طرف لوگ مررہے تھے۔جیسے لوگ مرتے ہیں میں نے بہت مرتے ہوئے لوگ دیکھے ہیں۔ موت کے منظر کا نقشہ نہیں کھینچا جا سکتا اس منظر کو صرف دیکھنے سے محسوس کیا جا سکتا ہے بچ جانے والے سر پٹ بھاگ رہے تھے۔میں بھی بھاگنے والوں میں سے تھا بھاگتے بھاگتے ہم سوڈان سے ایتھوپیا پہنچ گئے۔بھاگنے کے اس سفر میں ایک لق دق صحرا میرا ہمسفر تھاموت کا صحرا۔وہی مرتے ہوئے لوگ، سانپوں کے ڈسے ہوئے لوگ، بھوک اور پیاس سے مرتے ہوئے لوگ‘‘اس نے کہا ’’اب ہم مہاجر تھے ایک لامکان سے دوسرے لامکان کی طرف سفر پرروانہ مہاجر.....مہاجر کی زندگی بھی کیا ہے انسان سے جانور بن جانے کا عمل ہے پھر ہمیں ایتھوپیا سے واپس سوڈان بھیج دیا گیا ہم پھر گائؤں میں اقوام متحدہ کے آنے کا انتظار کرتے رہے۔ آسمان کی طرف دیکھتے رہے پھر ایک طیارہ آیا لیکن اس نے بھی بم برسائے بہت سی گائیں بھینسیں اور آدمی ہلاک ہوئے آخر کار اقوام متحدہ والے آئے اور ہم میں سے کچھ لوگوں کو کینیالے گئے۔ہم عرصہ تک اقوام متحدہ والوں کے پھر آنے کے انتظار میں زندہ رہے....پھر موت بہت قریب آگئی اور دہشت گرد بننے کا فیصلہ کر لیا۔سوچا کہ مرنا تو ہے ہی کیا یہ بہتر نہ ہو گا کہ پیٹ بھری ہوئی دنیا کے دو چار لوگ بھی ساتھ لے جائو شاید ان کا کھانا میرے جیسے لوگوں کو زندہ رہنے میں مدد دے۔ میں دہشت گردوں کے ساتھ مل کر اس دنیا میں پہنچ گیا جہاں بھرے ہوئے پیٹ والے رہتے ہیں میں جب پہلی بار اس دنیا میں داخل ہوا تو مجھے لگا جیسے میں کسی بادشاہ کے محل میں آگیا ہوں۔میرے نزدیک غریب اور ممالک کی یہ تفاوت دنیا کو کانٹوں بھری وادی بناتی چلی جارہی ہے‘‘۔

خدا نہ کرے کہ پاکستان میں ایسی کہانیاں جنم لینے لگیں لیکن حالات جس ڈگر پر جارہے ہیں وہ بہت تکلیف دہ ہے۔ ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ، جس کے بدلے جو چاہے دے دیا جائے مجھے اس پر بھی کوئی اعتراض نہیں ۔اگر وہ ڈیڑھ ارب پاکستان کے غریب عوام تک پہنچے اور اگر اس ڈیڑھ ارب ڈالر سے بھی کچھ اور ارب پتیوں نے امیر تر ہونا ہے تو میں اس تحفے پر بھی لعنت بھیجتا ہوں۔ پاکستان کا مسئلہ بڑھتی ہوئی غربت ہے جب تک اس کا تدارک نہیں ہوتا نہ دہشت گردی ختم ہوسکتی ہے اور نہ دوسرے مسائل سے ملک کو نجات مل سکتی ہے اور غربت کا علاج گوادر ہے۔ پاکستان میں موجود معدنیات ہیں۔ تیل، گیس، کوئلہ اور سونے کے ذخائر ہیں۔ خدا جانے وہ کونسی مجبوری ہے کہ نوازشریف اس طرف نہیں دیکھتے ۔

261 — ڈرون کیوں بند ہوئے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-261 | ↑ فہرست

ڈرون کیوں بند ہوئے

====================

ڈرون کیوں بند ہوئے

ایک سوال کہ جس کا ابھی تک مجھے کوئی درست جواب نہیں مل سکاوہ یہ ہے کہ امریکہ نے ڈرون حملے کیوں بند کئے ۔نیٹو کی سپلائی وجہ ہوتی تو وہ بہت پہلے یہ کام کر لیتا ۔پاکستانی حکومت کا کہنا ماننا ہوتا تو جب نواز شریف امریکہ سے بے نیل و مراد واپس آئے تھے ان کی جھولی میں اور کچھ نہ سہی یہی کارنامہ ڈال دیتا۔اگر امریکہ مذاکرات کا اتنا حامی تھا تو پہلی بار جب مذاکرات ہورہے تھے تو ان پر ڈرون حملہ نہ کرتا مگراب وہ کونسی بات ایسی ہوئی ہے کہ امریکہ ڈرون حملے بند کر دئیے ہیں۔اس سوال کے جواب کی تلاش میں ذرا ماضیء قریب کی گلیوں میں گھومتے ہیں۔یہ دیکھتے ہیں کہ طالبان سے پہلے بھی اند ھا دھند ہلا کتو ں کی و حشیا نہ کا رو ا ئیوں کاسلسلہ پاکستان میں شروع تھا۔ یہ کہانی اس وقت سے شروع ہے جب افغا نستا ن پر رو س کا قبضہ ختم کر نے کے لئے امر یکہ اورا سکی اتحا دی قو تو ں نے جنگ شروع کی تھی خاص طور پرجب اس جنگ کو مذ ہب اور لا مذ ہبیت کی جنگ قر ا ر دے کر مسلمانو ں کو اگلی صفو ں کے سپاہی بنا دیا گیا تھا۔ عسکر یت پسند و ں کی ٹر یننگ شر و ع کی گئی تھی اُسا مہ بن لا د ن کے گر و پ اور اس جیسے دو سر ے گر وپ امر یکہ نے ہی تیا ر کئے تھے اورپاکستان کو بُر ی طر ح اس میں ملو ث کر دیا گیا۔

یعنی حقیقت میں توپاکستان اس وقت سے اپنے ملک کسی اور کی جنگ لڑ رہا ہے۔ بس اتنا فرق ہے کہ اس وقت جہا د ی کیمپ امریکہ کی ظاہری مددسے قا ئم کئے جاتے تھے آج کل باطنی مدد سے چل رہے تھے ۔اس وقت بھی اس جنگ کو جہا د کا مقد س نا م دیا گیاتھا آج بھی یہ جنگ جہادہی کا درجہ رکھتی ہے ۔ اس وقت افغانی فوج کے سپاہی مرتے تھے تو ریڈیو کابل انہیں شہید کہا کرتا تھااورامریکی جہادیوں کو باغی گروپ ۔آج بھی پاکستانی میڈیا اپنے لوگوں کو شہید کہتا ہے اور جہادی گروپ کو باغی اور دہشت گردکے نام سے یاد کرتا ہے۔اس وقت بھی امر یکہ نے اپنا اسلحہ بے تحا شا اس جنگ میں جھو نکا تھاآج بھی بے شمار امریکی اسلحہ دونوں طرف موجود ہے۔اس وقت جب رو س پسپا ہو گیا تھا اورامر یکہ کو اسکے مفا دا ت حا صل ہو گئے تھے تو وہ بے تعلق ہو گیا تھا آج بھی امریکہ اپنے مفادات حاصل کر چکا ہے اور بہت جلد بے تعلق ہونے والا ہے لیکن اس نے اُس وقت جس خونخوار ی کی ٹر یننگ دی تھی اسے ہم اب تک بھگت رہے ہیں۔

اور جو کچھ اب امریکہ بو کر واپس جانے والا ہے اسے نجانے کب تک کاٹیں گے ۔اس وقت کے تربیت یا فتہ لو گو ں کے نئے کر دا رکے تعین کیلئے شیعہ سنی منافرت کا آغاز کرایا گیا تھا ۔ یہا ں صد یو ں سے ہم شیعہ سنی بھا ئیو ں کی طر ح رہتے چلے آ رہے تھے مگر اچانک ان میں خو فنا ک دشمنی کا زہر پھیل گیا ۔ پھر کیا ہو ا ؟ وہ دہشت گر دی شر و ع ہو ئی کہ الا ما ن و ا لحفیظ ، اما م با ر گا ہیں خو ن کے تا لا ب بن گئیں اور مسجدیں لہو کی جھیلو ں کا منظر پیش کر نے لگیں لو گ جن عبا د ت خا نو ں کو امن و سلا متی کا گہو ا رہ سمجھتے تھے وہا ں عبا دت کے لیے جا نے سے ڈر نے لگے جہا ں جا کر وہ بر کتوں کے خز ا نے سمیٹ لا تے تھے وہاں سے اب اپنے بھا ئیوں اور جگر گو شو ں کی لا شیں اور جسم کے لیے پھٹے اجزا اکٹھے کر کے لا نے لگے فر قہ وا را نہ دہشت گر دی کی لعنت نے گھر و ں ، با زا رو ں ، گلیو ں اور مسجد و ں کو غیر محفو ظ بنا دیا ۔ پھر عا م دہشت گر دی ہو نے لگی پاکستان کی مختلف حکو متو ں نے اپنے اپنے انداز میں اسے قا بو میں لا نے کی کو ششیں کیں مگر یہ بر بر یت ختم نہ ہو سکی ۔ کبھی دھیما پن آجا تا کبھی پھر تیزی شر و ع ہو جاتی۔

جنر ل پر و یز مشر ف نے عنا ن حکو مت سنبھالی تواس میں کچھ کمی واقع ہوئی مگر نا ئین الیو ن کا حا دثہ پیش آگیا ۔اور اسکے رد عمل کا پہلا نشا نہ افغانستا ن تھا ۔۔زہر یلے شعلے پاکستان کی آنکھوں میں گھسے آرہے تھے جنر ل پر و یز مشر ف نے اچھافیصلہ کیا یا برا۔یہ الگ بات ہے مگرامریکہ سے خوف زدہ ہوکر پاکستان کو امریکی دہشت گر دی کے خلا ف عا لمی جنگ کا حصہ بنا دیا ۔دہشت گر د اور تیز ہو گئے اتنے تیز ہوئے کہ اب تو وہ دن تلاش کرنا پڑتاہے جس دن کہیںدر ند گی کا یہ شرم نا ک مظا ہر ہ نہیں ہو تا ۔ دہشت گر دی کی خو ن میں ڈو بی ہو ئی تا ریخ تو اس وقت سے شروع ہے جب سے انسا ن کی آز ا دی را ئے کو دبا کر دو سرے کو اپنی خو اہشا ت کا پا بند بنا نے کا خنا س ذہن انسانی پر قا بض ہو اہے۔ اور جب سے قا بیل ؔنے ہا بیل پر د ستِ ظلم درا ز کیا ۔ وہ سب تہذ یبیں جو آج کھنڈ ر و ں اور مٹی کی ٹھیکر یو ں میں گم ہو چکی ہیں اپنے پیچھے اپنے عر و ج و زو ال کی دا ستا نیں چھو ڑ گئی ہیں وہ مٹ گئیں مگر انسا نی خو ن کے در و بام نہ مٹ سکے ۔ دو سر وں کو دبا نے اور جُھکا نے کی لہو سے لتھڑی ہو ئی نشانیا ں با قی رہ گئیں۔

ریا ستی دہشت گرد ی ،با غیانہ دہشت گر دی ،دبانے وا لو ں اور سر اٹھا نے و الو ں کی آویز شیں۔ بس یہی انسا ن کی تا ریخ ہے ۔ مگر اکیسویں صدی میں ظلم وستم کی یہ داستان صرف ان علاقوں میں کیوں لکھی جارہی ہیں ۔جہاں مسلمان آباد ہیںاور خاص طور پر پاکستان کیوں اس کا نشانہ ہے۔اس سوال کے بہت سے جواب ہیںمگر اس سوال کا کوئی جواب نہیں کہ امریکہ نے ڈرون حملے کیوں بند کئے ۔اس سوال کا کوئی جواب ہو یانہ ہو لیکن ایک بات ذہن میںضرور آتی ہے کہ شاید امریکہ کا جو ٹارگٹ تھا وہ اسے حاصل ہوگیا ہے ۔امریکہ کا ٹارگٹ کیا تھا۔شاید کچھ دنوں بعد اس کا صحیح اندازہ ہوسکے۔ ابھی کچھ واضح نہیں۔ بہرحال یہ طے ہے کہ ان دنوں امریکہ پاکستانی طالبان کے ساتھ پاکستانی حکومت کے مذاکرات چاہتا ہے آپریشن نہیں۔

262 — 27 واں ادارہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-262 | ↑ فہرست

27 واں ادارہ

====================

27 واں ادارہ

کسی سینے میں ترازو ہونے کیلئے تیر جب کمان میں نکلتا ہے تو اُس ثانیہ کے مختصر دورانیہ میں جو آنکھ ہدف کو وہاں سے ہٹانے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔ جسم کے باقی تمام اعضاء اسی جاسوس آنکھ کی شان میں زندگی کے گیت کہتے ہیں۔ یہی جاسوس آنکھ ممالک کی ترقی اور دوسرے اہم معاملات میں بھی بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔ کسی بھی مملکت کے جاسوس دراصل اس کی آنکھیں ہوتے ہیں، ملک کے اندر بھی اور ملک سے باہر بھی۔ خوش قسمتی سے پاکستان کی یہ آنکھ دیکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور اس کی ژرف نگاہی پوری دنیا میں تسلیم شدہ ہے بلکہ مخالفین اسے کمزور کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ بڑے بڑے ممالک سیاسی حکومتوں پر دبائو ڈالتے رہتے ہیں کہ اس آنکھ کی کارکردگی کو محدود کیا جائے۔

جب سے پاکستان میں دہشت کے لوتھڑے کھمبوں پر لٹکنے لگے ہیں۔اس جاسوس آنکھ کی اندرون ِ ملک کارکردگی پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔ موجودہ حکومت نے اس حوالے ایک اجتماعی ادارے کا پلان ترتیب دیا ہے مگر مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہ کہانی ہے جس کا آغاز آج سے تقریباً چھ سال پہلے ہوا تھا۔ یہ دو ہزار آٹھ کی بات ہے جب رحمٰن ملک نے اس بنیاد پر آئی ایس آئی کو وزارتِ داخلہ کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرایا تھا کہ فوجی خفیہ ایجنسیوں اور سویلین خفیہ ایجنسیوں میں رابطے کا فقدان ہے۔ خاص طور پر آئی ایس آئی کے پاس جو معلومات ہوتی ہیں وہ حکومت تک نہیں پہنچتیں مگر پیپلزپارٹی کی حکومت کو چوبیس گھنٹوں میں وہ نوٹیفکیشن واپس لینا پڑگیا تھا۔کچھ لوگوں کے خیال میں یہ کوشش دراصل پاکستانی فوج کو کمزور کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو خوش کرنے کیلئے کی گئی تھی۔ میرے نزدیک جمہوری حکومتوں کو اکثر یہ وہم رہتا ہے کہ یہ ادارہ ان کے عزائم کے راستے میں رکاوٹ ہے ۔ حکومتیں بنانے اور گرانے میں اس کے کارکن شریک رہتے ہیں ۔اصغر خان کیس کے تناظر میں دیکھا جائے تو کسی حد تک جمہوری حکومتوں کے اس خوف کی وجوہات سمجھ میں بھی آتی ہیں۔ موجودہ حکومت نے بھی حکومت سنبھالتے ہی آئی آیس آئی کا جائزہ لینا شروع کر دیا تھا کیونکہ آئی ایس آئی کے ایک سابق سربراہ پرنون لیگ یہ الزام لگاچکی تھی کہ وہ عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کیلئے اپنے ادارے کو استعمال کررہا ہے۔

بظاہر آئی ایس آئی کے نئے سربراہ سے نواز شریف مطمئن ہیں مگر ایسا لگتا ہے کہ وہ اس معاملے میں کسی مستقل حل کی طرف جانا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک کوشش پچھلے سال نومبر میں کی گئی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق سے پارلیمنٹ کو سفارش کرا دی گئی کہ آئی ایس آئی کو سویلین کنٹرول میں دے دیا جائے مگر پھرخاموشی اختیار کر لی گئی تھی ۔ شاید عسکری اداروں کے مزاج کو دیکھتے ہوئے اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیاگیااور نواز شریف کو ایک نئے ادارے کے قیام کا مشورہ دیا گیا جس کے ماتحت پورے ملک کی تمام خفیہ ایجنسیاں کردی جائیں۔چونکہ اس بات کا خدشہ تھا کہ ممکن ہے افواج پاکستان سے تعلق رکھنے والی خفیہ ایجنسیاں اس ادارے کے تحت کام کرنے سے انکار کر دیں اس لئے سوچا گیاکہ اس ادارے کو خفیہ معلومات کا رابطہ کمیشن قرار دیاجائے اور تمام اداروں کو پابند کردیا جائے کہ وہ اپنی تمام تر معلومات اسے فراہم کریں۔سو اندرونی سلامتی کی پالیسی کے تحت ایک مشترکہ انٹیلی جنس ڈائریکٹریٹ اعلان کر دیا گیاہے۔یہ ادارہ فوجی اور سویلین چھبیس ایجنسیوں کی معلومات کو ایک جگہ جمع کرنے والا پاکستان کا ستائیسواں خفیہ ادارہ ہوگا ۔اس خیال کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ یہ سارا کچھ اُسی ایک صاحبانِ اقتدار کی خواہش کا تسلسل ہے جیسے بھی ممکن ہو آئی ایس آئی کے پاس موجودہ معلومات تک رسائی حاصل کی جائے۔اس سلسلے میں وزارتِ داخلہ میں ایک کمیٹی پہلے سے موجود ہے۔ آئی ایس آئی کا ایک نمائندہ اس کمیٹی کا باقاعدہ ممبرہے ۔یہ کمیٹی یہی رابطہ کمیشن والا کام کرتی ہے یعنی اس کی وساطت سے ضروری معلومات ایک دوسرے کو بہم پہنچائی جاتی ہیں مگر یہ کمیٹی تمام معلومات کے حصول کی مجاز نہیں سو اس مقصد کیلئے نئے ادارے کا وجود عمل میں لایا گیا ہے۔اگر صرف ان ایجنسیوں کے آپس میں روابط کا مسئلہ ہوتا تو سالانہ دو ارب روپے خرچ کر کے ایک تیسرے ادارے کے قیام کی کیا ضرورت تھی کیا یہی کافی نہیں تھاکہ تمام ایجنسیوں کے درمیان موجودہ روابط اور زیادہ بہتر بنا دیئے جاتے۔ ہر ایجنسی پر پابندی عائد کردی جاتی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ پوری طرح ضروری معلومات شیئر کرے۔

جہاں تک انٹیلی جنس اداروں کے درمیان روابط کی بات ہے تو ماضی میں فوجی ایجنسیوں کے آپس میں مراسم اور سویلین ایجنسیوں کے آپس میں تعلقات میں کہیں خرابی دکھائی نہیں دیتی۔ مسئلہ صرف فوجی اور سویلین ایجنسیوں کے درمیان ہے۔ اگرچہ یہ آپس میں معلومات شیئر کرتی ہیں مگر سویلین ایجنسیوں کے لوگ ہمیشہ یہی سمجھتے ہیں کہ ملٹری کی ایجنسیاں ان پر اعتبار نہیں کرتیں۔ سوال یہ ہے کہ کیسے اعتبار کریں۔ سول حکومتیں پولیس سے لے کر پٹواری تک ہر جگہ اپنے مفادات کے تحت کام کراتی ہیں۔نیب سے ایف آئی اے تک ہرجگہ اپنی پسند کے افسر لگواتی ہیں ۔ حتیٰ کہ تھانے میں حوالدار بھی حکومتی ایم این اے یا ایم پی اے کی منشا کے خلاف نہیں لگ سکتا ۔اب بتائیے ایسی ایجنسیوں پر کون اعتبار کر ے۔

کراچی کی صورت حال ہم سب کے سامنے ہے وہاں تمام سویلین ایجنسیاں کام کررہی ہیں مگر جب بھی کسی علاقہ میں آپریشن ہونے لگتا ہے تو مجرموں تک پہلے اطلاعات پہنچ چکی ہوتی ہیں ۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کاقتل اس بات کا واضح ثبوت ہے۔ سویلین ایجنسیوں کوحکمران پارٹیوں کے تسلط سے آزاد کرانا انتہائی ضروری ہے۔عمران خان نے دعوی ٰ کیا ہے کہ انہوں نے صوبہ پختونخوا کی پولیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی بنادیا ہے مگربنوں جیل جیسے واقعات بھی صوبہ پختونخوا میں ہوئے ہیں جن کا سبب انٹیلی جنس اداروں میں روابط کی کمی کو قرار دیا گیا ہے۔بہرحال اس وقت ملک کی آنکھیں تختۂ مشق ہیں ۔دیکھتے ہیں کہ انہیں کس نمبر کی عینک لگائی جاتی ہے۔

263 — عمران خان

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-263 | ↑ فہرست

عمران خان

====================

عمران خان

عمران خان کا نام جب طالبان نے اپنی مذاکراتی ٹیم میں ڈالا تو عمران خان کو طالبان خان کہنے والوں کی آنکھیں خوشی سے باہر نکل آئیں، انہوں نے وہ آنکھیں اپنی ہتھیلیوں پہ رکھ لیں اور گلی گلی لوگوں کو دکھانے لگے کہ دیکھا ہم ٹھیک ہی کہتے تھے۔حتی کہ ایک ٹی وی چینل نے تو عمران خان کے خلاف باقاعدہ ایک فلر بنا کر چلانا شروع کردیاکہ ان کے باقاعدہ طالبان کے ساتھ رابطے ہیںیعنی وہ طالبان کے شریک کار ہیں۔ میں عمران خان کے حوالے سے جب بھی سوچتا ہوں مجھے مینو طور یاد آجاتا ہے ۔یونانی دیو مالا میں مینو طور کا پورا دھڑ گھوڑے کا ہے۔

لیکن سر انسان کاہے مجھے جب بھی مینو طور کا خیال آتا ہے تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے جانور کے جسم سے ڈکراتاہوا انسان باہر آرہا ہے۔اسکی کوشش میں کچھ انسان جلدی باہر نکل آتے ہیں۔اور کچھ وہیں اٹکے رہتے ہیں ۔اب اگر عمران خان نے باہر آنے میں جلدی کی اور اپنی شخصیت کو انسان کی حیثیت سے متعارف کرانے کی کوشش کی تو میرا خیا ل ہے اس میں ان کا کوئی قصور نہیں مگر اس کو کیا کیا جائے کہ مینو طور کے حلق میں اٹک جانے والے بہت سے انسانی سر ان کے وجود پر معترض ہیں۔عمران خان نے انہیں لاکھ سمجھایا کہ مجھ پر اعتراض کرنے کی بجائے اپنے دھڑ کی فکر کیجئے جو ابھی تک جانور کے جسم میں ہے مگر ان انسانی سروں پر یخ بستہ لمحوں کی برف جمی ہوئی ہے یا سورج کی چوری چھپے آنے والی شریر دھوپ نے ان کے بالوں کو سفید کر دیا ہے۔اسلئے وہ اپنے بڑھاپے اور قدامت آشنائی کواپنا آثاثہ جان کر یہ سمجھتے ہیںکہ مینو طور کے ڈکراتے حلق سے نکل جانے والا عمران خان ہم پر ایک عریاں طنز ہے۔اس کے کالے بال ہمارے رو پہلے سروں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ان کے نزدیک دانش صرف سفید گھروندوں میں آشیانہ بناتی ہے۔انہیں ہمیشہ عمران خان سے دیانت داری ، اخلاص اورفکری تضادات کے باعث پر خاش رہی۔

مگرعمران خان اپنی صلاحیتوں کے باعث اور زیادہ نمایاں ہوتے گئے۔ مینو طور کے حلق میں پھنسے ہوئے سفید سر پھر چلاّئے اب باقی تضادات کے ساتھ ساتھ حسد کی آگ بھی ان کے وجود میں بھڑک چکی تھی۔انہوں نے اس کے راستوں میں پتھر بکھیرنے شروع کر دئیے اور وہ ہر معاملے میں کڑے طنز کے تیروں کی لپک سہتا رہا۔لیکن اب انہیں صرف ان کی سیاست پر نہیں بلکہ ان پر بھی اعتراض تھا کہ وہ ان کی طرح مینو طور کے جسم میں اٹکا کیوں نہیں رہا،باہر کیوں نکل آیا۔ادھر عمران خان بھی اس بات پر آمادہ نہیں کہ وہ پھر جانور کے حلق میں لوٹ جائیں۔اس جرم کی پاداش میں ان پرملامتوں کے تیروں کی بارش اور تیزہو گئی۔اب وہ کہیں بھی سہمے سہمے نظر نہیں آتے جب کہ کچھ لوگ انہیں لوحِ جہاں پہ حرف مکرر بنانے پر تلے ہوئے تھے۔اس کے ارد گرد پتھروںکے ڈھیر لگ گئے اور ان کے جسم کا کوئی حصہ ان پتھروں کے بخشے ہوئے زخموں سے خالی نہ رہا۔

مگر وہ بڑے حوصلے سے پتھروںکے حصار سے بھی باہر نکل آئے۔ اب ان کے سامنے ایک پتھریلی سڑک تھی، انہوںنے سوچا تھا کہ اس انتخابی سڑک پر اس کے اپنوں کے دل بچھے ہوں گے۔مگر یہاں تو بیگانوں نے قدم قدم پر خنجر بچھا رکھے تھے۔جسم تو پہلے ہی زخم زخم تھا۔پاؤں بھی لہو لہان ہوگئے ۔دھونس ۔دھاندلی وغیرہ نے ان کے حوصلوں کی کرچیاں کیں۔اوپر سے نیچے آگئے ۔ زمین کو چھو لیا۔وقت نے انہیں ہسپتال میں داخل کر دیا۔اب وہ ہار کے بیٹھنا چاہتے تھے۔مگر فرش پر بھی چھریاں بچھی ہوئی تھیں۔ان کے چاروں جانب حسد، بغض،منافقتیں اور منافرتیں بندوقیں تانے ان پر فائر کر رہی تھیں۔اور وہ ان کے درمیان زندگی کی کوئی رمق ڈھونڈنا چاہتے تھے۔۔۔۔لیکن وہ ناکام رہے۔اور پھر میں نے دیکھا کہ مینو طور کنگ آسٹرمیں تبدیل ہو گیا ہے۔(کنگ آسٹر یونا نی دیو مالا میں ایک بگلا ہے جو اپنے زخم نوچ رہا ہے )عمران خان بھی اپنے زخموں کو نوچنے لگے۔اور پھر وہ کب تک اپنے زخموں کو نوچتے۔انہوں نے اپنی سوچوں کو نوچنا شروع کر دیا۔

اس نے چھریوں کی ما لا اپنے گلے میں ڈال لی۔اور اسی سڑک پر بھاگنا شروع کر دیا جو بے رحم اور سنگدل نوکیلے پتھروں کی امین بن کر ان کے قدموں کے لئے دوزخ بچھا رہی تھی ۔مگر رفتہ رفتہ زخم بھر گئے۔ٹوٹی ہوئی ریڑھ کی ہڈی واپس اپنی جگہ پر آگئی۔انہوں نے حوصلہ کیا اور پھر اٹھ کھڑے ہوئے یعنی صوبہ پختونخواہ میں حکومت بنالی ۔لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ یہ عمل بھی زخم نوچنے کے مترادف ہوتا جا رہا ہے ۔میں جو مذاکرات کے بارے میں بڑی تاریک رائے رکھتا ہوں اور یہ سمجھتا ہوں کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات ملک اور قوم کے ساتھ مذاق ہیں ۔قانون اور آئین کی دھجیاں بکھیرنے کا نام ہے اور عمران خان جو پاکستان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے سب سے بڑے حامی ہیں۔اگرچہ انہوں نے طالبان کی نمائندگی کرنے سے انکار کردیا ہے۔مگرمیں کیا کروں مجھے ان کے بارے میںبار بار یہی خیال آتا ہے کہ’’مینو طور سے کنگ آسٹر تک‘‘بہت طویل فاصلہ تھا ۔مگر اس شخص نے دو قدم اٹھا کر کیسے تمام کر دیا۔

264 — نجومیوں کی بہار

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-264 | ↑ فہرست

نجومیوں کی بہار

====================

نجومیوں کی بہار

میں نے کہا”یہ میڈیم نورما کون ہے؟ ۔“

سائیکی کہنے لگی

” وہ ایک ایسی خاتون ہے جو ماورائی مخلوقات کے رابطے کی وساطت سے ماضی اور مستقبل میں جھانکنے کی قوت رکھنے کے بارے میں مشہور ہے ۔ اس کی مصروفیت کا یہ عالم ہے کہ اس کے ساتھ دس منت کی ملاقات کیلئے لوگوں کو مہینوں انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ کسی منسوخ شدہ ملاقات کے و قت میں مجھے بہت مشکل سے آدھ گھنٹہ کا وقت ملا ہے “

میں نے کہا

”مگر میں اس کیا پوچھوں گا“۔

سائیکی طنزیہ انداز میں بولی ”وہی جو مجھ سے پوچھتے رہتے ہوکہ پاکستان میں الیکشن ہو رہے ہیں تمہارا کیا خیال کون جیتے گا“اور پھر ایک لمبی ڈرائیو کے بعد قدرے ویران اور نیم تاریک راستہ سے ہوتے ہوئے ہم ایک بڑی سی مینشن نما عمارت میں داخل ہوئے ۔ عمارت بظاہر کسی بھوت بنگلہ سے کم نہیں تھی ۔دیواروں پر جگہ جگہ کائی کی ہریالی تھی کسی کیتھیڈرل کی کھڑکیوں کی طرح رنگین شیشوں سے صدیوں کے دبیزپردے جیسے کبھی اٹھائے ہی نہیں گئے تھے ، اندر سے کہیں دور کوئی شمع سی جلی محسوس ہو رہی تھی ، باہر کچھ اندھیرے سایوں کی وحشت ،کچھدرجہء حرارت کی کمی اور کچھ تیز ہوا کی سائیں سائیں نے ماحول پر ایک ڈراونا ساہو کا عالم طاری کر رکھاتھا ۔ گاڑی ایک آہنی دروازے میں سے ایک کھلے اور روشن میدان میں عمارت کے استقبالیہ کے قریب کھڑی کرنے کے بعد جب ہم صدر دروازے کے قریب پہنچے تومیں نے پلٹ کر دیکھا ۔ یہ میدان دراصل عمارت کے سامنے ایک ایسے باغیچہ کا حصہ تھا جِس میں دور دور تک صرف جھاڑیاں یا سوکھے ہوئے پود ے اور درخت چیخ چیخ کر ان گنت محرومیوں کے موسموں کی داستان سنا رہے تھے ۔ کچھ خزاں تھی اور کچھ سناٹا تھا کہ پاؤں میں سوکھے پتے حشر کا سماں الاپتے محسوس ہو رہے تھے ۔ نظر ایک لمحہ کا فاصلہ کئی برس میں طے کرتے ہوئے صدر دروازے پراٹک گئی ۔ رنگ اور وارنش سے بے نیاز بڑا سا پرانی لکڑی کا دروازہ جِس پر ایک بڑا سا زنگ آلودہ آہنیknocker اور چند ایک آرائشی بڑے بڑے کیلوں کے ابھرے ہوئے سربلب کی روشنی میں برسوں سے کسی نامعلوم آزمائِش میں گڑے ہوئے دِکھائی دیتے تھے ۔ سائیکی کے دروازہ پر دستک دیتے ہی چھت کی منڈیر کے کسی ٹوٹے ہوئے بوسیدہ حصے میں چھپاہوا کوئی کبوترکسی بدروح کی طرح پھڑ پھڑاتے ہوئے ہوا میں غائب ہوگیا ۔ میرے بدن میں جھری جھری آئی اور میں نے سوالیہ انداز میں سائیکی کی جانب اچٹتی سی نظر ڈالی ۔ وہ بولی’جن پرانی عمارتوں کے مالک موجود کو بھول کر گزری ہوئی روحوں میں زندگی گزارتے ہیں وہاں یہی کچھ ہوتا ہے “ اور ایک چڑچڑاتی ہوئی آواز کے ساتھ لکڑی کا پرانا دروازہ تھوڑا سا کھلا ۔ اس کے کھلنے کی آوازشاید سڑک تک سنائی دی ہو گی۔ سامنے ایک بڑی سی موم بتی والا لیمپ ہاتھ میں لئے ایک بوڑھی عورت کھڑی تھی ۔اس نے ہماری طرف سرسری نظرسے دیکھا اور سرجھکا کر ہمیں اندر آنے کا اشارہ دیا ، سائیکی اور میں اس کے پیچھے پیچھے چلنے لگے ۔۔۔ایک طویل اور وسیع و عریض راہ داری سے گزر تے ہوئے ہم ایک کشادہ سے کمرہ میں آگئے جس میں کسی طرح کا کوئی فرنیچر موجود نہیں تھا۔ راہ داری میں البتہ خاص تزئین و آرائِش کا ثبوت ملتا تھا۔ دیواروں کا رنگ اور وال پیپر اگرچہ اپنی طبعی عمر عرصہ سے پوری کرچکنے کے بعد شاید دوسرے یا تیسرے جنم کے سلسلوں سے گزر رہا تھا مگر ہر دو تین فُٹ کے فاصلے پر بڑے بڑے لکڑی کے فریموں میں قدیم گرجوں ، حضر ت مریم اور حضرت عیسیٰ کی مصلوب حالتوں میں تصاویر آویزاں تھیں ۔ مختلف طاقوں میں موم بتیاں بھی روشن تھیں ۔ یہاں کمرہ میں صرف دیواروں کے ساتھ ساتھ کچھ فاصلوں پر صلیب کی شکل کے قدیم زنگ آلود آہنی کینڈل سٹینڈکھڑے تھے اور ہر ایک میں مومی شمع جل رہی تھی ۔ روشنی بہت کم تھی ۔ ہم اس کمرے میں سے گزر کر ایک اور قدرے چھوٹے کمرے میں داخل ہوئے ۔ درمیان میں لکڑی کادس بارہ انچ قطر کا ایک گول مینارہ ساتھا زمین سے تقریباً تین فٹ اونچا۔۔ اس کے اوپرلوہے کی ایک کڑاہی نما چیز فٹ تھی جسمیں ایک بڑی مشعل جل رہی تھی۔ایک طرف بیٹھنے کیلئے پرانے زمانے کا لکڑی کا ایک صوفہ بھی پڑا ہوا تھا۔ فضاء میں ”ہوانا “سگار کی خوشبو رچی ہوئی تھی۔ یہاں پرسراریت اپنی انتہا کو پہنچی ہوئی تھی اس عورت نے ہمیں اشارہ سے وہیں بیٹھ جانے کیلئے کہا اور خودایک چھوٹے سے دروازے سے اندر کہیں چلی گئی میں نے اپنے آپ کو سنبھالتے ہوئے سائیکی سے کہا”یہ تو واقعی کوئی بدروحوں کا مسکن لگتا ہے مگر مجھے تو سگار کی خوشبو میں بھی کوئی راز پوشیدہ محسوس ہو رہا ہے۔ شاید روحیں بھی تمباکو نوش فرماتی ہوں“ اور ہم دونوں اپنی ہنسی دبانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہوگئے ۔۔اچانک اس کمرے میں ایک آواز گونجی یہ ایک ایسی آواز تھی جیسے بہت سی عورتیں بیک وقت بول رہی ہوں۔ ”تم مجھ سے پاکستان کے بارے میں پوچھتے آئے ہو میں تم لوگوں پر حیران ہوں ۔پچھلے ہفتے صدر زرداری کا نمائندہ آیا تھاکہ بتائیے کہ ان کا مستقبل کیا ہے ۔کل نوازشریف کی طرف سے ایک شخص پوچھنے آیا تھا کہ کل میں آئندہ وزیر اعظم بنوں گا یا نہیں ۔آج تم آگئے ہو۔تم لوگ کس کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔عمران خان کی یا جنرل پرویز مشرف۔“اور میرے اندر سیکڑوں بدروحیں کراہنے لگیں۔

265 — کچھ سیاسی شاعری

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-265 | ↑ فہرست

کچھ سیاسی شاعری

====================

کچھ سیاسی شاعری

آصف علی زرداری جب صدر ہوا کرتے تھے تو کبھی کبھار ان کے حوالے کوئی نہ کوئی شعر سرزد ہو جاتا تھا مگر ان کے تمام دورِ اقتدار میں ان کے حوالے کہے گئے اشعار کی تعداد انگلیوں پر گنی جا سکتی ۔ایک بار جب کسی بات پر بہت تکلیف ہوئی تو کہا تھا:

میں جنابِ صدر ملازمت نہیں چاہتا

مگر اب فریب کی سلطنت نہیں چاہتا

مرا دین صبح کی روشنی مری موت تک

میں شبوں سے کوئی مصالحت نہیں چاہتا

میں حریصِ جاہ و حشم نہیں اِسے پاس رکھ

یہ ضمیر زر سے مباشرت نہیں چاہتا

پھر ایک بار ایک نظم کہی تھی جس میں آصف زرداری کے ساتھ بلاول بھٹو زرداری بھی موضوعِ سخن بن گیا تھا:

تُو ماں کی لاش سے اونچا دکھائی دیتا ہے

ترے مقام سے وحشت ترے وقار پہ تف

مگر جب سے نواز شریف کی حکومت آئی ہے ۔میں حیران ہوں ان کے حوالے خود بخود بے شمار اشعار ہورہے ہیں ۔ابھی جب سٹیل ملک کے فروخت کرنے کی خبر آئی توایک نظم ہوئی اس میں تین اشعار درج کر رہا ہوں:

پہنچنے والی ہے انگریز کی گرانٹ ابھی

بچا جو دیس میں تھوڑا بہت ہے بانٹ ابھی

میں تیری فونڈری بیچوں گا وقت آنے پر

تُو میرے بیج دے اسٹیل کے پلانٹ ابھی

تجھے کلاس کے کچھ چور مل بھی سکتے ہیں

فریب کار بہت ہیں کچھ اور چھانٹ ابھی

پھر جب حکمرانوں میں ایک اور’’ شریف‘‘کا اضافہ ہوا تو ایک نظم ہوئی۔اس کے بھی تین اشعار دیکھ لیجئے:

ہر ایک جرم ، بنام شریف زندہ باد

بڑے ہی نیک خرابوں کے چیف زندہ باد

یہ خونخواردھماکے تجھے مبارک ہوں

او دشمنانِ وطن کے حلیف زندہ باد

تباہ حال کرنسی پہ نعرۂ تکبیر

نئی معاش کی صبحِ لطیف زندہ باد

ابھی گذشتہ دنوں جب کوئٹہ میتوں کے ساتھ احتجاج ہورہا تھا تو ایک اور غزل ہوئی:

تہذیب کو فرسودہ دلائل سے نکالو

مرتے ہوئے لوگوں کومسائل سے نکالو

تم ملک خدا داد کا لوٹا ہوا گلشن

اب زردمعیشت کے خصائل سے نکالو

خیرات پہ جینا توکوئی جینا نہیں ہے

اک تازہ سحر اپنے وسائل سے نکالو

قانون کو نافذ کرو ہر ایک گلی پر

تم قاتلوں کو اپنے قبائل سے نکالو

منصور لٹیروں کو سرِعام دو پھانسی

اب دیس کرپشن کی شمائل سے نکالو

ابھی یہ غزل کہی ہوئی تھی کہ ایک اور غزل ہونے لگی ۔

دیارِ گل میں بھیانک بلا ئیں حاکم ہیں

طلسمِ شب ہے سحر تک بلا ئیں حاکم ہیں

سفید پوش ہیںسہمے ہوئے مکانوں میں

گلی میں پھرتی ہے کالک بلائیں حاکم ہیں

یہاں سے ہجرتیں کرنی ہیں خوش دماغوں نے

یہاں ہے موت کی ٹھنڈ ک بلا ئیں حاکم ہیں

یہ گفتگو سے سویرے طلوع کرتی ہیں

وطن پہ رات کی زیرک بلائیں حاکم ہیں

نکل پڑے ہیں ہزاروں سگانِ آدم خور

کھلے ہیں موت کے پھاٹک بلا ئیں حاکم ہیں

وہ ساری روشنیوں کی سہانی آوازیں

تھا اقتدار کا ناٹک بلا ئیں حاکم ہیں

جو طمطراق سے جالب کے گیت گاتی ہیں

وہ انقلاب کی گاہک بلائیں حاکم ہیں

کسی چراغ میں ہمت نہیں ہے جلنے کی

بڑا اندھیرا ہے بے شک بلا ئیں حاکم ہیں

سعودیہ سے ہواہے نزولِ پاک ان کا

چلو وطن میں مبارک بلا ئیں حاکم ہیں

خدا کے نام دھماکے نبیؐ کے نام فساد

بنامِ دین ہے بک بک بلائیں حاکم ہیں

یہ مال و زر کی پجاری ہیں وقت کی قارون

نہیں ہے مذہب و مسلک بلائیں حاکم ہیں

نظر نہ آئیں سہولت سے آنکھ کو منصور

لگا کے دیکھئے عینک بلائیں حاکم ہیں

مجھے لگتا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے خلاف آئے دن کچھ نہ کچھ نازل ہوتا رہے گا۔ ان کے حالات بہت خراب ہیں۔

266 — یہ رات بہت پاک وطن تجھ پہ کڑی ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-266 | ↑ فہرست

یہ رات بہت پاک وطن تجھ پہ کڑی ہے

====================

یہ رات بہت پاک وطن تجھ پہ کڑی ہے

ایف آئی اے نے درخواست کی تھی کہ اصغر خان کیس کے سلسلے میں 14 جنوری کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیںمگر نواز شریف نے انکار کردیا ہے۔ جنگل کے بادشاہ کی مرضی ہے،آخر میں نے بھی اسی جنگل میں رہنا ہے ۔کبھی اس جنگل کے شیر پرویز مشرف ہوا کرتے تھے اور انہیں یہ زعم ہے کہ وہ اب تک شیر ہیں چاہے بیمارہی کیوں نہیں ۔وہ اگر اپنا بیان ریکارڈ کرانے پر تیار نہیں تو نواز شریف کیوں کرائیں وہ تو اس وقت حاضر سروس شیر ہیں ۔انہیں کون پوچھ سکتا ہے ۔جنگل کے ایک اور سابقہ شیر آصف زرداری بھی ہیںوہ گذشتہ دنوں ایک کیس کے سلسلے میں اپنابیان ریکارڈ کرانے گئے تھے۔دراصل اس شیرنے زندگی کا بڑا حصہ پنجرے میں گزارا ہے۔اسے معلوم ہے کہ پنجرے میں دن کیسے گزرتا ہے اور رات کیسے کٹتی ہے ۔نواز شریف نے بھی کچھ دن پنجرے میں گزارے ہیں مگر ان کا دورانیہ بہت مختصر تھا۔لیکن انہیں پنجرے کے دن بھولتے نہیں بلکہ پرویز مشرف کی ٹیلی ویژن پر تصویر دیکھ کر کچھ زیادہ یاد آنے لگتے ہیں ۔ویسے آج کل میں انہیں داد دیتا رہتا ہوں کہ تمام تر اختیارات کے باوجود پرویز مشرف کے مسئلہ پر انہوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔اس خاموشی کے پس منظر میں دونوں باتیں ہوسکتی ہیں ۔

دوبارہ پنجرے میں جانے کا خوف بھی ہوسکتا ہے اور ان کی اعلیٰ ظرفی بھی ۔اول الذکر سبب کا زیادہ امکان ہے کیونکہ اگر اعلیٰ طرفی کی بات ہوتی تو انہوں نے پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ عدالت کو بھجوایا ہی نہ ہوتا۔مقدمہ درج کرانے کا تو مطلب یہی ہے کہ وہ ان کے خلاف کچھ کرنے کی خواہش دل میں رکھتے ہیں مگرپرویز مشرف ایک ریٹائرڈ فوجی جرنیل بھی ہیں ۔فوجی جرنیل ریٹائرڈ ہو یا حاضرسروس جرنیل ہی ہوتا ہے ۔افواجِ پاکستان اپنے ریٹائرڈ ہوجانے والے حوالدار کو بھی مرتے دم تک نہیں بھولتی پرویزمشرف تو پھران کے سابقہ آرمی چیف ہیں انہیں کیسے وہ نواز شریف کے رحم و کرم پر چھوڑ سکتی ہے ۔پھر ایسے وقت میں جب نواز شریف اور فوج میں بے اعتماد ی کی فضا اپنی انتہا کو پہنچی ہوئی ہے، فوج پرویز مشرف کے معاملات کو بڑی باریکی سے دیکھ رہی ہے ۔بد اعتمادی کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ نواز شریف ذاتی طور چاہتے ہیں کہ طالبان کے خلاف آپریشن کیا جائے اور اس خارجی فتنے کا مکمل طور پر خاتمہ کردیا جائے مگر انہیں یقین نہیں ہے کہ فوج یہ آپریشن کامیابی کے ساتھ کرے گی انہیں یہ خوف ہے کہ فوج ایک ناکام آپریشن کرے گی جس کی وجہ پورے میں دہشت گردی پھیل جائے گی یوں نواز حکومت بہت کمزور ہوجائے گی اور فوج کو اقتدار میں آنے کا موقع مل جائے گی ۔یہ خوف وہ واحد وجہ ہے جو آپریشن کے راستے میں رکاوٹ ہے۔اگرچہ فوج نے نواز شریف کو پورا یقین دلایا ہے کہ وہ طالبان کا مکمل طور خاتمہ کردے گی مگر اس کے باوجودنواز شریف بار باران لوگوں سے رابطہ کرتے ہیں جن کے مراسم طالبان سے ہیں ۔

مجھے نواز شریف کے حب الوطن ہونے پر پورا یقین ہے مگر بگڑتے ہوئے حالات بار بار اس بات کی پیش گوئی کرتے ہیں کہ ملک میں کچھ ہونے والا ہے اور نواز شریف اس کے اہل نہیں کہ اس اَن ہونی کو روک سکیں۔حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے بھی کہا ہے کہ مغربی طاقتیںپاکستان کو توڑنے اور ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں ۔ریٹائرڈ امریکن آرمی کرنل رالف پیٹر کے نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والا مضمون بھی علی گیلانی کی اس بات کی تصدیق کرتا ہے ۔جس میں اس نے بلوچستان کو آزاد ملک اور صوبہ پختونخوا کو افغانستان کے صوبے کے طور پر پیش کیا ہے ۔خیر یہ پرانی ہے مگر اتنی پرانی بھی نہیں ایسے معاملات میں پانچ سات سال کی کوئی حیثیت نہیں ہوا کرتی ۔سو صورت ِ حال خاصی پیچیدہ ہے۔نواز شریف نے حکومت لے کر استروں کا ہار اپنے گلے میں پہن لیا ہے ۔اس وقت ملک کی بہتری ایک ہی صورت میں ممکن ہےکہ فوج اور حکومت مکمل طور پر یکجان ہوکر ملک کو ان خوفناک حالات باہر نکالیں۔نواز شریف کو چاہئے کہ وہ افواجِ پاکستان پر مکمل پر اعتبار کریں کیونکہ وہ اس ملک میں واحد ایسا ادارہ ہے جو استحکام کی دلیل ہے، جب تک وہ طاقت ور ہے ۔ مضبوط ہے ۔پاکستان کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔لیکن غیر ملکی ایجنٹوں کی پہلی کوشش یہی ہے کہ نواز شریف فوج کو کمزور کریں اور فوج نواز شریف کی حکومت کے خلاف ہوجائے ۔

مجھے خوف ہے کہ نواز شریف کو ابھی تک پوری طرح معاملات کی سنگینی کا احساس نہیں ہوا ۔نواز شریف یہ سمجھ رہے ہیں کہ شاید طالبان ہی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں جب کہ اصل میں مسئلہ طالبان نہیں ہیں بلکہ مسئلہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے یہ طالبان پال رکھے ہیں جو انہیں ڈالر اور اسلحہ فراہم کرتے ہیں جو پاکستان کو تباہ کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔پاکستان کو اس وقت ہنگامی بنیادوں پر ملک کی بقا کی جنگ شروع کرنی ہے۔یہ جنگ طالبان کے ساتھ مذاکرات سے نہیں ٹل سکتی ۔جب تک باہرسے آنے والا اسلحہ اور ڈالر روکنے میں افواج پاکستان کامیابی نہیں ہوتیں اس وقت طالبا ن مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھیں گے اور اگر بیٹھیں گے تو صرف وقت حاصل کرنے کے لئے اپنی اہمیت بڑھانے کیلئے نواز شریف اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرائیں یا نہیں لیکن انہیں اس سلسلے میں امریکہ اوربھارت سے کھل کر بات کرنی چاہئے۔

چین کو اپنے اعتماد میں لیناچاہئے اور فوری طور گوادر کو چین کے حوالے کر دینا چاہئے ۔ایران گیس پائپ لائن کاکام بھی مکمل کردینا چاہئے۔شمالی وزیر ستان کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بڑی سطح کا آپریشن اس وقت ملک کی فوری ضرورت ہے۔مگرس بات کا ضرور خیال رکھا جائے کہ بلوچستان میں آپریشن بلوچ رجمنٹ کرے ۔اس کے ساتھ کونسلنگ کے کچھ ادارے بنائے جائیں جہاں گرفتار ہونے والے بلوچ دہشت گردوں اور طالبان کی برین واشنگ کی جائے ، تاکہ بھٹکے ہوئے راہِ راست پر آسکیں۔آئین میں ترمیم کی جائے اور قبائلی علاقوں میں ہر شخص ووٹ کا حق دیا جائے ۔ وہاںاسلحہ کا لائنس ضروری قرار دے دیا جائے ۔فوج کے زیر نگرانی نئے سکول قائم کئے جائیں۔بڑی تعداد وہاں کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔فوج میں بھرتی کیلئے بلوچستان اور قبائلی علاقوں کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے۔ ملک بھر کے مذہبی مدارس کو نیشنلائز کرلیاجائے اور انہیں سکولوں اور کالجوں کادرجہ دے دیاجائے۔ملک اور فوج کے خلاف گفتگو کو قابل تعزیر جرم قرار دیا جائے ۔مشورے اور بھی بہت ہیں مگر ابھی یہی کافی ہیں۔

267 — وقت کو قضا مت کرو

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-267 | ↑ فہرست

وقت کو قضا مت کرو

====================

وقت کو قضا مت کرو

میں نے آج نواز شریف کے ایک قریبی آدمی سے کہا کہ ’’وقت کو قضا مت کرو‘‘ تو اس نے اس جملے کی وضاحت چاہی ۔ میں نے جملے کی وضاحت میں جو سچے واقعات اسے سنائے آپ کے ساتھ بھی شیئر کررہا ہوں ۔ یہ 1987ء کی بات ہے اگست کے ایک دہکتے ہوئے جمعے کی صبح تھی میں اپنے بڑے بھائی کے ساتھ ٹھیک نو بجے اس شخص سے ملنے پپلاں گیا تھا وہ میرے بڑے بھائی کا دوست تھا وہ مجھے اپنے ساتھ لے گئے تھے ہم جب وہاں پہنچے تو مولوی صاحب بڑے پیار سے ہمیں ملے ان کے حجرے میں چار لوگ اور بھی بیٹھے ہوئے تھے اور مولوی صاحب بڑے دھیمے انداز میں گفتگو کر رہے تھے۔ بات سمجھنے کیلئے مجھے اپنی سماعت مجتمع کر کے پوری توجہ ان کی آواز پر مرکوز رکھنی پڑرہی تھی۔

ہمیں وہاں بیٹھے ہوئے تقریباً آدھا گھنٹہ گزراتھا کہ انہوں نے کہا ’’جمعہ کی نماز کا وقت ہونے والا ہے اس لئے اٹھا جائے‘‘ سب لوگ اٹھ کھڑے ہوئے میں نے سوچا کہ ہمیں اٹھانے کیلئے مولوی صاحب کو جھوٹ بولنے کی کیا ضرورت تھی ابھی ساڑھے نو ہوئے ہوں گے جمعہ کی نماز ایک ڈیڑھ بجے کھڑی ہوتی ہے یہی سوچتے ہوئے میں اس حجرۂ درویش سے باہر آیا تو مجھے احساس ہوا کہ سورج کو جہاں ہونا چاہئے تھا وہاں نہیں ہے۔ میں نے گھڑی پر نظر ڈالی تو ساڑھے بارہ بج رہے تھے میں نے بھائی سے وقت پوچھا تو انہوںنے بھی میری گھڑی کی ایک لائن میں کھڑی ہوئی سوئیوں کی تصدیق کی۔ میں پریشان ہو گیا تقریبا ساڑھے تین گھنٹوں کا فرق لگ رہا تھا مجھے۔ میری سمجھ میں کچھ نہیں آرہا تھا کہ خانۂ ذہن سے یہ وقت کون چرا کر لے گیا ہے۔ میں ہفتہ بھر اسی وقت کی گمشدگی کے بارے میں سوچتا رہا۔ پھر ایک دن گھر سے نکلا تو میری موٹر سائیکل کی تیز تر رفتار اس وقت دھیمی ہوئی جب میں پپلاں پہنچ چکا تھا۔ پپلاں پہنچتے ہی میری موٹر سائیکل خودبخود اسی مسجد کی طرف مڑ گئی۔ میں نے کئی سال سے نماز نہیں پڑھی تھی مسجد کے دروازے کے پاس جا کر رک گیا۔ شام کی نماز ہو چکی تھی نمازی مسجد کے دروازے سے نکل رہے تھے، مسجد کے صحن میںصرف ایک شخص نمازپڑھ رہا تھا۔وہ وہی مولوی صاحب تھے، شاید نفل پڑھ رہے تھے، میں مسجد کے اندر داخل ہوا اور انہیں نماز پڑھتے ہوئے دیکھنے لگا میں شاید ان سے اس موضوع پر بات کرنا چاہتا تھا۔

اچانک مجھے ایک دوست کی آواز سنائی دی’’شکر ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں مسجد میں لے آیا ہے، رکے کیوں ہو چلو وضو کرو اور نماز پڑھو‘‘میں نے اس سے کہا ’’میں نماز پڑھنے نہیں آیا میرا مولوی صاحب سے کوئی کام ہے‘‘ اس نے مجھے کہا ’’دیکھو اگر آج بھی تم نے نماز نہ پڑھی تو میں ساری زندگی تم سے کلام نہیں کروں گا‘‘ اور میں نے اپنے دوست کیلئے نماز پڑھنے کا ارادہ کر لیا۔ وضو کیا اور مسجد کے صحن میں آگیا، جہاں پانچ چھ قطاروں میں پنکھے لگے ہوئے تھے جن کے نیچے صفیں بچھی ہوئی تھیں۔ میں آخری صف پر ایک پنکھے کے نیچے جا کر کھڑا ہو گیا۔ میرے بالکل سامنے مجھ سے پانچ صفیں آگے مولوی صاحب نماز پڑھ رہے تھے میں نے ابھی کوئی الٹی سیدھی نیت باندھی ہی تھی کہ ایک طالب علم نے مولوی صاحب کے اوپر چلنے والے پنکھے کو چھوڑ کر باقی تمام پنکھوں کے بٹن آف کردئیے۔ بلا کی گرمی تھی میں نے سوچا کہ میرے دوست کا خدا بھی نہیں چاہتا کہ میں اس کیلئے نماز پڑھوں اور میں نے حیرت سے مولوی صاحب کو دیکھا جنہوں نے کھڑے کھڑے سلام پھیر لیا اور جا کر میرے اوپر چلنے والے پنکھے کا بٹن آن کیا۔ واپس آئے اور نماز کی پھر نیت باندھ لی میں اندر سے کانپ کر رہ گیا وہ مجھ سے اتنی دور تھے کہ انہیں میرے سر پر چلنے والے پنکھے کے بند ہو جانے کا احساس ہی نہیں ہو سکتا تھا پھر میری طرف ان کی پشت تھی میں آج تک اپنے دماغ کو اس بات کا قائل نہیں کر سکا کہ انہیں پنکھے کے بند ہو جانے کا احساس ہو گیا تھا اور اگر احساس بھی ہو گیا تھا تو اس شخص سے زیادہ عظیم اور کون ہو سکتا ہے جس نے صرف ایک اجنبی آدمی کو گرمی سے بچانے کیلئے اپنی نماز توڑ دی۔

میں نے نماز پڑھی سچ مچ کی نماز اور مولوی صاحب سے کوئی بات کئے بغیر مسجد سے باہر آگیا۔ باہر میرا دوست میرا انتظار کر رہا تھا اس نے پو چھا کہ مولوی صاحب سے ملے تو میں نے کہا ’’ہاں میری ملاقات ہو گئی ہے‘‘۔ میرا دوست ہنس پڑا اور بولا ’’کسی وقت اس شخص سے ضرور ملنا۔ حیرت انگیز آدمی ہے میں نے اس سے ملنے والوں کی تقدیریں بدلتی دیکھی ہیں‘‘۔ بہرحال یہ واقعہ میرے دماغ میں اٹک کر رہ گیا تھا میں نے بہت سے ہم خیال دوستوں کے ساتھ اس موضوع پر گھنٹوں گفتگو کی۔ بہت سی تاویلیں بھی تلاش کیں مگر سانس میں پھانس بن کر اٹک جانے والا مولوی دماغ سے نکلتا ہی نہیں تھا تقریباً دو ہفتوں کے بعد میں نے سوچا کہ مولوی صاحب کی تقریر سنی جائے اس کے علم کا اندازہ لگایا جائے خود میں نے ایک مذہبی گھرانے میں جنم لیا تھا ابتدائی تعلیم مسجد سے حاصل کی تھی اور مطالعہ کا شوق مجھے لائبریری سمیت ورثے میں ملا تھا اس لئے میں خود کو اسلام پر اتھارٹی سمجھتا تھا اورشاید یہی زعم مجھے الحاد کی طرف لے گیا تھا۔ میں جمعہ کے روز جمعہ کی نماز سے ایک گھنٹہ پہلے مسجد میں پہنچ گیا میرے پہنچنے سے پہلے وہ تقریر شروع کر چکے تھے، مسجد کا ہال نمازیوں سے بھرا ہوا تھا، میں نے دیکھا کہ مولوی صاحب کے بالکل سامنے دوسری صف میں ایک شخص کے بیٹھنے کی جگہ موجود ہے میں صفیں چیرتا ہواس جگہ تک پہنچا ۔

مولوی صاحب سے میری نظریں ملیں اور پھر مجھے کچھ یاد نہیں۔ جب ہوش آیا تو میں سلام پھیر رہا تھا اور شدت کے ساتھ رو رہا تھا۔ مجھے احساس ہوا کہ میرا گریبان پسینے سے نہیں آنسوئوں سے بھیگا ہوا ہے ’’آنکھیں ٹکرانے‘‘ سے لے کر ’’سلام پھیرنے تک‘‘ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کا فاصلہ ہے میں توان ساڑھے تین گھنٹوں کی تلاش میں تھا جو کچھ دن پہلے اسی شخص کی محفل میں کھو گئے تھے الٹا ڈیڑھ گھنٹہ اور کھو بیٹھا۔ مگر اس ڈیڑھ گھنٹے کی گمشدگی نے ساری گمشدہ گُتھیاں سلجھا دیںاور میں یہ سوچ کر تشکیک کی وحشت سے باہر نکل آیا کہ میں اس خدا کے وجود کا کیسے انکار کر سکتا ہوں جس کے ایک معمولی سے ماننے والے مولوی کی ایک نگاہ برداشت نہیں کر سکا۔ میں شام کے وقت پھر اسی مسجد میں گیا اور خود کو مولوی صاحب کے حلقۂ ادارت میں دے دیا۔ انہوں نے دو باتیں کیں پہلی یہ تھی کہ اپنا حلقہ احباب تبدیل کر لو اوردوسری یہ کہ وقت کو ضائع کرنا گناہ کبیرہ سے بھی بڑھ کے ہے قضا نمازیں تو لوٹائی جا سکتی ہیں مگر قضا ساعتیں نہیں لوٹ سکتیں۔ سو موجودہ حکومت سے درخواست ہے کہ کچھ کرسکتی ہے تو کرلے وگرنہ اس کے پاس دن تھوڑے ہیں۔

268 — آئر لینڈ کا سفارت خانہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-268 | ↑ فہرست

آئر لینڈ کا سفارت خانہ

====================

آئر لینڈ کا سفارت خانہ

مجھے ڈاکٹر جمیل جرال نے ڈبلن سے فون کرکے بتایا کہ حکومت پاکستان نے مالی اخراجات کو کم کرنے کے نام پر آئر لینڈ میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور میں بے یقینی کے عالم میں حکومتی کارناموں پر غور کرنے لگا کہ دو روپے بچانے کیلئے سو روپے کا نقصان والے اس حکومت کے یہ بزرجمہر کہاں سے آئے ہیں۔انہیں شاید دنیا کا کچھ پتہ ہی نہیں۔جنھیں یہ بھی معلوم نہیں کہ کس ملک میں ہمارا سفارت خانہ ہونا چاہئے اور کہاں نہیں ہونا چاہئے انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کیا بنانی ہے ۔یورپ میں آئر لینڈ کا شمار پاکستان کے بہت قریبی دوست ممالک میں ہوتا ہے جس نے ہر موڑ پر پاکستان کا بھرپور دیا ہے۔ 2008 کا زلزلہ ہو یاسیلابوں کی تباہ کاریاں ہر مشکل مقام پر آئر لینڈنے پاکستان کی بے پناہ امداد کی ہے ابھی چند دن پہلے آئر لینڈ نے ملالہ یوسف زئی کیلئے بین الاقوامی امن ایوارڈ2012دینے کا اعلان کیا ہے اس سے پہلے یہ ایوارڈمحترمہ بے نظیر بھٹو کو بھی دیا چکا ہے ۔یہ کوئی چھوٹا موٹا ایوارڈ نہیں اس سے پہلے یہ دنیا کی بہت بڑی بڑی شخصیات کو مل چکا ہے جن میں بل کلنٹن اورنیلسن منڈیلا جیسے لوگ شامل ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کئی مرتبہ ائر لینڈ کرکٹ میچ کھیلنے جا چکی ہے اور کسی وقت بھی دوبارہ وہاں جا سکتی ہے ۔وہاں اسلام بھی بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے۔بے شمار چھوٹی چھوٹی مساجد ہیں۔ ایک بہت بڑی مسجد کی بھی تعمیر جاری ہے ۔پہلے وہاں مساجد کی تعمیر کی اجازت نہیں تھی ابھی کچھ عرصہ پہلے مسلمانوں کو وہاں مساجد تعمیر کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔آئر لینڈ وہ ملک ہے جس کے بارے میں یہ توقع کی جارہی ہے کہ اگلے پندرہ بیس سالوں میں اسلام وہاں کا دوسرا بڑا مذہب ہوگا۔آئر لینڈ یورپ کا وہ واحد ملک ہے جس سے غزہ (فلسطین ) کیلئے بھی امدادی بحری جہازبھیجا گیا تھا جسے اسرائیل نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات میں خرابی پیدا ہوئی تھی ۔یہ کوئی آسان معاملہ نہیں تھا۔ ایسے ملک میں پاکستانی سفارت خانے کا ختم کرنا عجیب بات ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت کے کہنے پر آئر لینڈ اور چلی کے سفارت خانے بند کئے گئے ہیں۔چلی اور آئر لینڈ میں جنھیں فرق نہیں دکھائی دیا ان کا کیا کیا جائے ۔چلی میں شاید چند سو پاکستانی بھی نہیں ہیں جب کہ آئر لینڈ میں بیس ہزار سے زائد پاکستانی رہائش پذیر ہیں جن میں آئی ٹی کےپروفیشنل،ڈاکٹر اور تجارت سے منسلک افراد شامل ہیں۔آئر لینڈ کی کل آبادی 4.6 ملین نفوس پر مشتمل ہے۔یہ سو فیصد شرح خواندگی کے ساتھ معاشی لحاظ سے امیر ترین ممالک میں شمار کیا جا تاہے۔بے شک ائر لینڈ میں پاکستانی سفارت خانے کی تاریخ کچھ زیادہ پرانی نہیں اس کے دار الحکومت ڈبلن میں پاکستانی سفارت خانہ فروری 2001ء میں کھولا گیامگر اتنے کم عرصے میں اس کی وجہ سے جو پاکستان کو فوائد ہوئے اس کی طرف دیکھا ہی نہیں گیا سب سے پہلی تو یہ ہے پاکستانی کمیونٹی کے لئے بہت سی آسانیاں پیدا ہوئیں۔لیکن کاروبار کے حوالے سے پاکستان کو جو فائدے ہوئے اس کا اندازہ ہی نہیں کیا جا سکتا۔چونکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ تمام بڑی بڑی کمپنیوں کے دفاتر آئر لینڈ میں ہیں۔ان کے بالواسطہ یا بلاواسطہ پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ تجارتی معاہدے ہوئے۔۔آئر لینڈ کے مرکزی شماریاتی دفتر کی رپورٹ کے مطابق2012ء میں آئر لینڈ کے لئے پاکستانی برآمدات ۷۰ ملین امریکی ڈالر کی تھیں جبکہ۲۰۱۳ ء میںان کی مالیت ۷۵ ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔جی ایس پی کی اجازت کے بعد یہ برآمدات ۱۲۰ء ملین ڈالرکی حد بھی عبور کر سکتی ہیں۔یہاں موجود پاکستانی کمیونٹی پیشہ ورانہ طور پر اعلیٰ تربیت یافتہ افراد پر مشتمل ہے اوربیرونی زر مبادلہ کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں شب وروز مصروف ہے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق آئر لینڈ کی پاکستانی کمیونٹی نے ۱۳۔۲۰۱۲ء میں ۹۰ ملین یورو پاکستان بھجوائے جبکہ جولائی ۲۰۱۳ء سے ۵۱ ملین یورو سے زیادہ بھجوائے جا چکے ہیں جو کہ مالیاتی سال کے آخر تک ۱۲۰ ملین یورو تک پہنچ جائیں گے۔

ایسے ملک میں پاکستانی سفارت خانہ بند کرنا کسی قومی جرم سے کم نہیں۔ذرا یہ تو سوچئے کہ وہاں رہنے والے ہزاروں پاکستانیوں کا کیا ہوگا،وہ کہاں سے پاسپورٹ بنوائیں گے ۔ وہ کہاں سے ویزے لیں گے جب وہاں پاکستانی سفارت خانہ نہیں ہوا کرتا تھا،اس وقت وہاں پاکستانیوں کی تعداد بہت کم تھی ۔مگر ان بیچاروں کوبذریعہ ہوائی جہاز پیرس جانا پڑتا تھااورپیرس جانے کے لئے بھی انہیں فرانس کا ویزہ درکار ہوتا تھاجو خاصا مشکل کام تھااور اب تو فرانس کا ویزہ حاصل کرنا ان کیلئے تقریباً ناممکن ہوگیا ہے۔اب فرانس کا ویزہ صرف وہی لوگ حاصل کر سکتے ہیں جن کے پاس آئرلینڈ کا پاسپورٹ ہوگا ۔فرانس کی نئی ویزہ پالیسی کے تحت پاکستانی پاسپورٹ کیلئے فرانس کا ویزہ صرف پاکستان سے لیا جا سکتا ہے اوریہ پالیسی صرف فرانس کی نہیں بلکہ اب پورپ کے تمام ممالک نے بنالی ہے ایسی صورت میں آئرلینڈ میں پاکستانی سفارت خانہ ختم کرنا وہاں کے پاکستانیوں کیلئے کسی روح فرسا خبر سے کم نہیں۔سو میری حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لے ۔آئر لینڈ میں پاکستانی سفارت خانے کی موجودگی بہت ضروری ہے ۔ہاں اس سفارت خانے کا حجم بہت بڑا ہے تو اسے کم کیا جاسکتا ہے مگر اسے بند کرنا پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے بہت زیادہ نقصان دہ عمل ہوگا۔

منجمد جس میں دھوپ ہے میری

میں اسی برف کے مکان کی ہوں

رابطہ کہکشائیں رکھتی ہیں

میں زمیں پر بھی آسمان کی ہوں

269 — سچائی ہم سے روٹھ گئی ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-269 | ↑ فہرست

سچائی ہم سے روٹھ گئی ہے

====================

سچائی ہم سے روٹھ گئی ہے

فرمان ِ نبوی ہے کہ ہلاک ہوجائے وہ شخص ، تباہ و برباد ہوجائے وہ شخص جو جھوٹ بولتا ہے۔

میں آج بہت مایوس ہوں۔ بہت افسردہ ہوں۔یہ خبر میرے لئے بہت زیادہ تکلیف کا باعث ہوئی ہے کہ 90فیصد ارکان اسمبلی نے کاغذات ِ نامزدگی میں کہیں نہ کہیں جھوٹ کا سہارا ضرور لیا ہے۔47فیصد ارکانِ اسمبلی نے انکم ٹیکس ادا نہیں کیا۔ یہ ریلیاں یہ جلوس...یہ جمہوریت کی سڑکوں پر... دیر تک جلتے ہوئے کالے کاجل ٹائر... اپنے حقوق کی تلاش میںنکلی ہوئی یہ غربت زدہ زندگی ... سوال کرتے ہوئے تباہ حال انسانی ڈھانچے ۔۔ بچوں سمیت خود کشیاں کرتی ہوئی مفلوک حال مائیں ...یہ ڈاکٹر طاہر القادری... یہ عمران خان ۔یہ کیا کرلیں گے۔مجھے تو آج یہی سچ لگ رہا ہے کہ یہ سرمایہ دارانہ نظام ہی اک نہ ختم ہونے والی رات ہے۔ لوگ شاید ٹھیک کہتے ہیں کہ جتنے نظرئیے بھی اس نظام ِ زر کے خلاف آئے ہیں۔تاریخ میں ان کی عمر چند لمحوں کے برابر ہے یہی ظلم کا نظام یہی جھوٹ کا نظام ہمیشہ سے ہے اور شاید آنے والے انسان کا بھی یہی مقدر ہے سو نظام نہیں بدل سکتا۔ صرف چھوٹے چھوٹے انقلاب لائے جاسکتے ہیں۔یعنی اندھیرے کمرے میں چراغ جلائے جا سکتے ہیں ۔ تاریک گلیوں میں لائٹس لگائی جا سکتی ہیں۔ حکومتی تندورں پر دوچار روپے کی روٹی بیچی جا سکتی ہے۔غریبوں کے میلے میلے بچوں کیلئے اجلے اجلے اسکول کھولے جا سکتے ہیں۔ کسی بیمار بڑھیا کی دوائی خریدی جا سکتی ہے۔دوچار ہزار نوجوانوںکو قرضہ دیا جاسکتا ہے۔مگر نظام نہیں بدلا جا سکتا... مساواتِ محمدی کے خواب دیکھے جا سکتے ہیں ۔مگر تعبیرایک سوالیہ نشان کی طرح تاریخ کی آنکھوں میں چبھ رہی ہے۔پھر خیال آتا ہے کہ میں کوئی تعبیر کا ٹھیکیدار تو نہیں ہوں۔اپنی حیثیت تو اس پرندے کی ہے ۔وہی پرندہ جوچونچ میں پانی کا ایک قطرہ لے جا رہا تھاجب آتشِ نمرود جلائی گئی ۔کسی نے اس سے پوچھا کہ یہ پانی کا قطرہ لے کر کہاں جا رہے ہو تو کہنے لگا آتشِ نمرود کو بجھانے جا رہا ہوں۔پوچھنے والا ہنس پڑا اور بولا کہ میلوں تک پھیلی ہوئی آتشِ نمرود تیرے اس ایک قطرے سے کیسے بجھے گی تو اس نے کہا میں تو صرف اپنا نام لگانے والوں میں نہیں آگ بجھانے والوں لکھوانا چاہتا ہوں ۔۔

مگر اس بات کا دکھ تو بہت ہے کہ سچائی من حیث القوم ہم سے روٹھ گئی ہے۔لوگ ویران مقبروں کی طرح دکھائی دیتے ہیں اور شہر سنسان مسجدوں کی طرح...ایک طرف مہنگائی ہے جس نے سانس لینا دشوار کر رکھا ہے اور دوسری طرف خوف کی فضا ہے ۔ہر پرندے سے یہی اطلاعات ملتی ہیں کہ کچھ لوگ اپنے جسموں سے باردو کے ڈھیر باندھ کر پہاڑوں سے اتر آئے ہیں۔شمال کی خوبصورت بلندیاں... جہاں برف پگھلتی تھی اورٹھنڈے پانی کی بل کھاتی ندیاں زندگی کو سیراب کیا کرتی تھیں۔وہاں آگ کے دریا بہنے لگے ہیں ۔ ہر لمحہ میری گلیوں میں آنچ کی شدت بڑھتی جارہی ہے ۔ موت کا کھیل جاری ہے۔فتح کیلئے ہر ناجائز عمل کو جائز قرار دے دیا گیا ہے۔ہارنے کا حوصلہ کسی میں نہیں... جتن ہر کوئی کھیڈے ہارن کھیڈ فقیرا۔یہ وہ فقیر نہیں جو بادشاہِ وقت کو کاغذ کے پرزے پر لکھ کر بھیج دیا کرتے تھے۔کہ کیا تم چاہتے ہو ہم دلی کا تخت کسی اور کے حوالے کردیں۔تخت دلی کا ہو یا اسلام آباد کا۔چیف جسٹس چاہے افتخار محمد چوہدری ہوں یا کوئی اور۔سچائی کی عالمگیر جنگ تاریخ کے ایوانوں میں کبھی نہیں رکی۔تلواریں بجتی رہی ہیں۔ڈھالیں ٹوٹتی رہی ہیں۔نیزوں کی انیوں پر سر بلند ہوتے رہے ہیں....فقیر ہار کر بھی تاریخ کی کتابوں میںفتح کے جلوس نکالتے رہے۔مگرافسوس اس فتح کی عمربہت مختصررہی ۔ یہی جھوٹ بولنے والے یہی دھوکے دینے والے ، یہی فریب کار یہی طاقتور ہمیشہ سے اقتدار میں چلے آرہے ہیں۔ دکھ بڑھتا جا رہا ہے۔ اداسی گہری ہوتی جارہی ہے ۔

ہمارے گھر میں ایک’’ کانی چارپائی ہوتی تھی۔اس کا ایک پایہ بٹھانے کی کوشش کرتے تھے تو دوسرا خراب ہو جاتا تھا دوسرا بٹھاتے تھے تو تیسرا کونا خراب ہوجاتا تھا۔تیسرے کو ٹھیک کیا جاتا تھا تو چوتھا خراب ہو جاتا تھا۔ میرے بابانے اس کا نام پاکستان رکھا ہوا تھا۔اب تو اس چارپائی کے چاروں پایوں میں ’’کان‘‘ درآئی ہے۔روشنی کی کوئی کرن کسی طرف دکھائی نہیں دیتی۔ہرطرف اقتدار کے بھوکے گدھ دکھائی دیتے ہیں ۔بے شک یہ اقتدار کا گھوڑا...بڑا بے وفا ہے زیادہ دیر کسی کو بھی اپنی پیٹھ پربیٹھنے نہیں دیتا۔یقیناً کل کسی اور کے ہاتھ باگ پر ہوںگے اور پرسوں کسی اور کے پائوں میں رکاب ہوگی۔ لیکن ماضی حال اور مستقبل کے سارے سوار ایک ہی قبیلے کے لوگ ہوتے ہیں۔ زر پرستوں کایہ قبیلہ نظام زر کا نگہبان ہے....حکومت مسلم لیگ نون کی ہو یا تحریک انصاف کی ۔پیپلز پارٹی ہو یا کوئی پرویز مشرف اقتدار میں ہو۔۔اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ یہ تمام صرف سرمایہ دارانہ نظام کی بقا کیلئے سر گرم ِ عمل ہیں ۔عدالت گاہوں سے بھی توقع فضول ہے کہتے ہیں دنیا کے تمام بڑے جرائم عدالت گاہوں میں ہوئے ہیں۔ سقراط کی موت کا فیصلہ بھی عدالت گاہ میں ہوا تھا عیسیٰ کو صلیب پرسجانے کاحکم بھی ایک عدالت سے دلایا گیا تھا۔ منصور حلاج کوبھی سولی پرلٹکانے کافیصلہ قاضی القضاۃ نے دیا تھا۔ گلیلیو کے لئے بھی موت کی سزا عدالت ہی نے تجویز کی تھی۔ پاکستانی عدالتوں میں بڑے بڑے جرائم ہوئے ہیں۔ دوستو معاف رکھنا میں آج بہت مایوس ہوں۔ نوے فیصد ارکان اسمبلی کے جھوٹ میرے پائوں کے نیچے سے زمین کھینچ لی ہے۔

270 — صادقین کا واسطہ ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-270 | ↑ فہرست

صادقین کا واسطہ ہے

====================

صادقین کا واسطہ ہے

ان دنوں مجھے پاکستانی عوام تھور کے وہ پودے لگ رہے ہیں جنہیں صادقین نے انسانی شکل عطا کر دی تھی۔ تھور کا اثر لوگوں کے نقش و نگار میں بہت نمایاں نظر آرہا ہے۔ صادقین کی پینٹنگ میں انسانی اعضاء کے مشاہدے سے تھور کے پودے کا بصری احساس ابھرتا ہے جس سے دو واضح علامتیں سامنے آتی ہیں ایک تو انسان کی نامساعد حالات کے خلاف مسلسل جنگ اور پھر فتح اور دوسری علامت اخلاقی اور تہذیبی اقدار کا زوال ہے جو صادقین تھور کی خارداری اور بدصورتی کو بڑھا کر سامنے لاتے ہیں اس کا اندازہ صادقین کی اس تصویر سے بآسانی لگایا جا سکتا ہے جس میں ایک سربریدہ آدمی زمین پر لیٹا ہوا ہے اس کے ایک ہاتھ میں اپنا کٹا ہوا سر ہے جس پر پرندے نے گھونسلا بنا رکھا ہے اور انڈے دیئے ہوئے ہیں اور اس کے بازوئوں میں مکڑیوں کے جالے بنے ہوئے ہیں۔ اگر صادقین آج زندہ ہوتا تو شاید کٹے ہوئے سر میں پرندوں کا گھونسلا بنانے کے بجائے لہو میں لتھڑی ہوئی فاختہ کا مرقد بناتا۔بازوئوں میں زیتون کی ٹوٹی پھوٹی شاخیں رکھتا۔ آنکھوں کے گڑھوں کو چشمِ شدت پسند کی چمک عطا کرتا اور خودکش دھماکوں میں مرنے والوں کی بوٹیاں’ صحبت‘ کی پرات پرقوس کی صورت میں سجادیتا۔

علامہ ظفر اللہ شاہ نے صادقین کی ایک پیٹنگ دیکھتے ہوئے بڑے دکھ سے کہا تھا، آہ جب مذہبی شدت پسند پورے ملک پر قابض ہوجائیں گے تو یہ عظیم پینٹنگ بھی آگ میں جھونک دی جائے گی۔ میں نے غور سے اس پینٹنگ کی طرف دیکھا تو یہ وہی تخلیق تھی جس نے صادقین کو مصوری کی دنیا میں ایک بڑے مصور کی حیثیت سے پہچان دی تھی ،یہ 1962کی بات ہے جب پہلی بار صادقین نے اپنی یہ تصویر پیرس میں آرٹ کے مشہور مرکز ’’بیانال‘‘ (BIENNIAL)میں بھیجی تھی۔ اس تصویر کانام ہے’’وہی عشائے اخیر۔ سہ ماتمی رنگوں میں مستغرق‘‘(THE LAST SUPPER)یہ تصویر تجریدی آرٹ کا ایک شاہکارہے یعنی تجسیم سے منزہ فن پارہ ہے اور وہاں صادقین کو خصوصی انعام دیا گیااس کے اس شاہکار پر بڑے بڑے ناقدین ِفن نے تبصرے لکھے۔ لی ہارو(LE HARVE)جیسے مشہور ترین آرٹ میوزیم میں صادقین کو جگہ دی گئی ان کی چودہ تصویروں کو وہاں آویزاں کیا گیااور پھر صادقین ان لوگوں کی نگاہوں کا مرکز بن گیا جو لیونارڈو ڈاونچی اور پکاسو وغیرہ کی تصویریں جمع کرتے تھے۔

یہ سب باتیں جب نہاں خانہ ذہن سے باہر آئیں تو مجھے علامہ ظفر اللہ شاہ کے جملے کی خوفناکی کا مکمل احساس ہوا اور میں نے علامہ صاحب سے کہا،یہ کیسے ممکن ہے کیا مذہبی شدت پسند قرآن و حدیث کا علم نہیں رکھتے، کیا ان کی نظر سے یہ آیت نہیں گزری۔یعملون لہ مایشاء من محاریب وتماثیل(34/13)حضرت سلیمان علیہ السلام کے متعلق قرآن حکیم میں یہی آیا ہے نا کہ انہوں نے مختلف علاقوں کے نادرہ کار صناع اپنے ہاں جمع کر رکھے تھے‘‘۔ علامہ صاحب کہنے لگے’’تماثیل کا لفظ مجسمہ اور تصویر دونوں کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ تصاویر اور مجسموں کیلئے ابتداء میں احتیاط برتی گئی کیونکہ اسلام نے بت پرستی کا قلع قمع کرنا چاہا تھا۔ جب مسلم معاشرہ میں بت پرستی کا اندیشہ باقی نہ رہا تو علماء نے اس سلسلے میں پہلے کی شدت چھوڑ دی اور نرم گوشے پیدا کر لئے بڑے بڑے مدعیان شریعت جو ماضی قریب میں تصویر اتروانا تو کیا تصویر دیکھنا بھی حرام سمجھتے تھے اب خوش ہو کر تصویریں کھنچواتے ہیں اخبارات میں اپنی تصویریں دیکھ کر خوش ہوتے ہیں، ٹی وی پر پروگرام لیتے ہیں اور اپنے جلسوں کی فلمیں بنواتے ہیں جہاں تک مجسمہ سازی کا تعلق ہے کچھ سال پہلے مولانا مودودی کو شاہ فیصل ایوارڈ دیا گیاتھا یہ ایوارڈ کیا تھا اس کے Medalمیں شاہ فیصل مرحوم کی تصویر ڈھلی ہوئی تھی یہ تو تصویر سے آگے بڑھ کر مجسمہ کی ذیل میں آتی ہے۔

علامہ ظفر اللہ شاہ نے شدت پسندوں کے حوالے سے جو کچھ کہا اگرچہ اس وقت اس کی صداقت پر کسی کو یقین نہیں آسکتا لیکن مستقبل کی پیش گوئیاں کرنے والے چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ اگر فوری طور پر ان کے خلاف کوئی بھرپور آپریشن نہ کیا گیا تو یہی کچھ ہو گا بلکہ اس سے بھی کچھ زیادہ۔ میری معلومات کے مطابق مذہبی شدت پسندوں کی حمایت یافتہ کچھ اسلامی تنظمیوں نے تقریباً دوماہ پہلے دبئی میں اسلامی فنڈنگ کرنے والوں کو ایک پریزنٹیشن دی۔ جن میں انہوں نے داتا دربار، مادھو لال حسین کا دربار، میان میر کا مزار، سلطان باہو کے مزار کی ویڈیو دکھائیں کہ دیکھئے لوگ قبروں کو سجدے کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان سب مزارات کو شرک کے بڑے بڑے مراکز قرار دیا اور کہا انہیں تباہ کرنا کسی بت خانے کو گرانے سے زیادہ ثواب کا کام ہے۔اطلاعات کے مطابق انہیں اس مقصد کیلئے فنڈنگ فراہم کردی گئی ہے اور دو ہزار چودہ میں ان تمام مزارات کو بموں سے اڑا دینے کی پلاننگ تیار کر لی گئی ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے شام میں سیدہ بی بی زینب، حضرت خالد بن ولید اور حضرت عمار بن یاسرکا مزار تباہ کیا گیا بلکہ ان کی لاش بھی قبر سے نکال لی گئی جسے حکومتی فوجوں نے دہشت گردہوں سے چھین کر دوبارہ دفن کیا۔

میں شدت پسندوں کے ہاتھوں سے ان عمارات کی تباہی بھی دیکھ رہا ہوں جہاں کی لوحوں پر صادقین کے ہاتھ مشیعت گھماتی تھی۔ جہاں اس نے اُقلیدسی نقاشی کی تحریک(CUBISM) درج کر دی ہے۔ جو قنوطی معکوس اور واژگوں تصویروں سے مرصع ہیں۔ جہاں قرآنی خطاطی کا الوہی تخیل پھیلا ہوا ہے۔ بہرحال اس وقت صادقین کی بنائی ہوئی لاہور کے عجائب گھر کی چھتیں خطرے میں ہے۔مادھولال کے مزار پر ڈالے جانے والی دھمالوں تلے ریموٹ کنٹرول بم نصب کر دئیے گئے ہیں ۔سخی شہباز قلندر کے دربار پر بجنے والی ڈھولک میں بارود بھرا جارہا ہے۔ خانقاہوں کی دہلیز لہو سے تر ہونے والی ہے۔ تہذیب و ثقافت کے چیتھڑے اڑنے والے ہیں....وقت بہت کم ہے مگر کسی کو احساس ہی نہیں۔جنابِ نواز شریف آپ کو صادقین کا واسطہ ہے جو کچھ بھی کرنا ہے فوری طور پر کیجئے۔

271 — آپریشن ڈبل کراس

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-271 | ↑ فہرست

آپریشن ڈبل کراس

====================

آپریشن ڈبل کراس

عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان کو مذاکرات کے لئے دفتر کھولنے کی اجازت دی جائے ۔کچھ لوگوں نے ان کے اس بیان پر بہت برہمی کا اظہا ر کیا ہے مگرمیرے خیال میں تواس اجازت کے بغیر طالبان کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات ممکن نہیں ہوسکتے ۔ جب تک انہیں سامنے آنے کا موقع نہیں فراہم کیا جاتا ان کی کوئی حیثیت تسلیم نہیں کی جاتی اس وقت تک ان کے ساتھ کسی فائدہ مند مکالمہ کا امکان دکھائی نہیں دیتا ۔امریکہ نے بھی طالبان سے مذاکرات کیلئے انہیں قطر میں دفتر کھولنے کی اجازت دی تھی اور اس وقت جہاں حکومت پاکستان مذاکرات کی کامیابی کیلئے مسلسل طالبان رہنما ئوں کوآزاد کر رہی ہے وہاں انہیں دفتر کھولنے کی اجازت دینا کوئی اچنبھے کی یا غیر منطقی بات نہیں ہے ۔اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس دفتر کی حیثیت کیا ہوگی یقیناًدفتر کی وہی ہوگی جو قطر میں طالبان کے دفتر کی تھی۔جہاں طالبان نے اپنا پرچم لہرایا اور عمارت کے باہر’’اسلامی امارات ِ افغانستان ‘‘ کا بورڈ لگایامگر مذاکرات کی ابتدائی ناکامی پر ہی پرچم اور بورڈ دونوں ہٹا لئے گئے ۔

پاکستان میں بھی معاملاتِ افغانستان سے جڑی ہوئی تحریک طالبان کا دفتر یقیناً ویسا ہی ہوگا جیسا قطر میں تھا یا قطر میں ہے ۔کیونکہ طالبان سمجھتے ہیں کہ افغانستان کی حکومت پر ان حق ہے ۔ پاکستانی طالبان بھی اپنے آپ کو اسی تحریک کاحصہ قرار دیتے ہیں اور پاکستان میں اس لئے تخریبی کارروائیاں کرتے ہیں کہ پاکستان امریکہ اور طالبان کی جنگ میں پوری طرح امریکہ کی نہ صرف حمایت کررہا ہے بلکہ اس کی جنگ لڑ رہا ہے۔اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ ہو اور اس کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی آئے اگرچہ لمحہ موجود میں طالبان سے مذاکرات کا سلسلہ امریکہ سے لے کر تحریک انصاف اور نون لیگ تک پھیلا ہوا ہے اور امریکہ شام میں طالبان اور القائدہ کے انہی گروپوں کی حمایت بھی کر رہا ہے مگرمیں ذاتی طور پر طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو ملک کیلئے بہتر عمل نہیں سمجھتا لیکن چونکہ تمام پارٹیوں نے متفقہ طور پر طالبان کے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے اس لئے ان کے ساتھ مذاکرات ضرور کئے جانے چاہئیں مگر اس سلسلے میں میری کچھ گزارشات ہیں ۔سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اگر طالبان مذاکرات کے عمل میں سنجیدہ ہیں تو وہ فوری طور پر اپنی تخریبی کارروائیاں روک دیں اور جیسے ہی وہ اس بات کا اعلان کریں انہیں دفتر کھولنے کی فوری طور پر اجازت دے دی جانی چاہئے ۔ اگرچہ گرجاگھر پر خودکش حملے کے بعد طالبان کو بھی اس بات کا احساس ہوگیا ہے کہ کوئی اورطاقت نہیں چاہتی کہ پاکستان میں حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ہوں مگر ابھی طالبان نے کھل کر یہ نہیں کہایہ گرجاگھر پر حملہ کرنے والے ہم میں سے نہیں بلکہ اپنے کسی چھوٹے گروپ کو اس کارروائی کا کریڈٹ دیتے رہے ہیں۔دوسری اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ ان مذاکرات کیلئے ایک دورانیہ مقرر کیا جائے جو مہینوں پرنہیں ہفتوں پر محیط ہو ۔کیونکہ اگر طالبان سے ہونے والے مذاکرات نے طوالت پکڑ لی اور اگلے مارچ اپریل تک چلے گئے تو پھر مذاکرات کی ناکامی کے بعدان کے خلاف آپریشن بہت مشکل ہوجائے گاکیونکہ افغانستان سے نیٹو کی افواج کا انخلا شروع ہوجائے گاخیال کی جاتا ہے کہ خود طالبان چاہتے ہیں ان کے خلاف پاک آرمی اپنے آپریشن کا آغاز اس وقت کرے جب نیٹو کی افواج افغانستان سے جا چکی ہو تاکہ انہیں اپنے مقاصد کیلئے افغانستان کے بارڈرکو استعمال کرنے کیلئے پوری آزادی حاصل ہوکیونکہ پاک آرمی کیلئے اس طویل ترین بارڈرکو مکمل طور پر سیل کرنا تقریباً ناممکن ہے ۔پرویز مشرف کے دور میں اس بارڈر پرکانٹوں کی باڑ لگانے کا فیصلہ ہوا تھا مگرامریکہ نے اپنے مفادات کے پیش نظر اس فیصلے پر عمل در آمد نہیں ہونے دیا تھا

ضرورت اس بات کی ہے کہ طالبان کے ساتھ ہونے مذاکرات فوری طور پر کئے جائیں اگر وہ نتیجہ خیز ثابت ہوتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے وگرنہ نیٹو کی افواج کے انخلا سے پہلے پہلے طالبان کے خلاف ایک بڑا بھرپور اورحتمی آپریشن کر کے اس ناسور کو جسمِ پاکستان سے مکمل طور پر کاٹ دیا جائے ۔مذاکرات اس لئے بھی ضروری ہیں کہ پاکستان کے وہ لوگ جو طالبان کیلئے اپنے دل میں کوئی نرم گوشہ رکھتے ہیں ان پر واضح ہوجائے کہ یہ انسانیت کش تحریک دھڑکتے ہوئے دلوں کے ہاتھ میں نہیں بلکہ پاکستان دشمن قوتیں انہیں پاکستان کے خلاف استعمال کررہی ہیں ۔یہ اسلامی نہیں غیر اسلامی تحریک ہے ۔اس تحریک کے توسط سے دنیا بھر میں اسلام کے نام کو بدنام کیا جارہا ہے ۔کچھ علمائے کرام نے تو یہاں تک کہاہے کہ طالبان نے ہزاروں پاکستانی شہید کئے ہیں ۔ بے شمار مساجد کو بموں کے ذریعے گرایا ہے ۔مشائخ عظام کے مزارات تباہ کئے ہیں ان کے ان تمام جرائم کو معاف کر دینے کا حق موجودہ حکومت اور اس کی طالبان نواز حواری پارٹیوں کو کس نے دیا ہے ۔بے شک ان پارٹیوں کو پاکستانی عوا م نے اقتدار کیلئے ووٹ دئیے ہیں مگراس مقصد کیلئے کسی نے ووٹ نہیں دیا کہ وہ قاتلوں اور مجرموں کے ساتھ انہی کی شرائط پر مذاکرات کرتے پھریں گے۔ پھر اسلام کی رو سے قاتلوں کو معاف کرنے کا حق ان لوگوں کے پاس نہیں ۔ یہ حق صرف ان خاندانوں کے پاس ہے جن کے لوگ شہید ہوئے ہیں ۔ یہ کون ہوتے ہیں مذاکرات کرنے والے ۔یہ مذاکرات مکمل طور پر غیر اسلامی ہیں اورہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔اگر حکومت ہمارے شہیدوں کے قاتلوں کوگرفتار نہیں کر سکتی تو وہ اقتدار چھوڑ دے ۔ہم حکومت کا اپنے مفادات کیلئے اپنے شہیدوں کا لہو بیچنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔

ایک مطالبہ یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ان تمام مدارس پر پابندی عائد کی جائے جہاں دہشت گردی کی تعلیم دی جارہی ہے اور باقی مدارس کو اس بات کا پابند بنائے کہ وہ اپنے مدارس میں صرف اپنے علاقہ کے طالب علموں کو داخلہ دے سکتے ہیں ۔دور دراز کے علاقوں سے بچے لاکر انہیں دہشت گردی کی تعلیم نہیں دے سکتے۔کچھ دانشوروں نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک میں حقیقی اسلامی نظام حکومت کا نفاذ کردے اور قاتلوں کو اسلام کے مطابق سزائے موت دے۔ تمام سرکاری ہائی اسکولوں اور کالجوں میں درس ِ نظامی کی تعلیم کا سلسلہ شروع کرکے ملک بھر سے تمام ایسے مدارس بند کردے جو بچوں کو صرف مذہبی تعلیم دیتے ہیں۔

اگرچہ یہ تمام مطالبات بظاہر بڑے خوبصورت نظر آتے ہیں مگر ان پر عمل درآمد سے مسائل کا فوری حل ممکن نہیں۔ سوال وہی عمران خان والا سامنے آجاتا ہے کہ اس جنگ کا انجام کیسے ممکن ہے ۔کیا طاقت کے زور سے ہم تمام طالبان نواز دماغوں کو ختم کر سکتے ہیں ۔بے شک ہم طالبان کو تو مار دیں گے مگر اس ذہن کا کیا کریں گے ۔میرا ذاتی خیال ہے کہ اس طرح کے معاملات میں قوموں کو بڑے بڑے اور مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں ۔اس لئے وہ لوگ جو طالبان سے کسی طرح کی کوئی ہمدردی رکھتے ہیں انہیں ایک مختصر دورانیہ دے کرطالبان سے مذاکرات کا پورا موقع دیا جائے تاکہ ان پر بھی روز ِ روشن کی طرح واضح ہوجائے کہ پاکستانی قوم کے پاس اس ناسور کو کاٹ دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ اور ہاں خدانخواستہ اگر یہ ناسور جلدی نہ کاٹا گیا تو اس کے کینسر بننے کے قوی امکان ہیں۔

272 — مجھے شکایت ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-272 | ↑ فہرست

مجھے شکایت ہے

====================

مجھے شکایت ہے

ہاں مجھے شکایت ہے۔بلکہ ہزاروں شکاتیں ہیں۔ شکایات کے دفتر ہیں میرے پاس۔ کوئی نہ کوئی شکایت تو ہر شخص کوکسی نہ کسی سے ہوتی ہی ہے۔کسی کو خدا سے شکایت ہے کہ”ہیں تلخ بہت بندہ ء مزدور کے اوقات۔کسی کو برے دنوں کے دوست سے شکایت ہے کہ اچھے دنوں میں اس نے وفا ہی نہیں کی ۔کسی کو گلہ ہے کہ تُو بہت دیر سے ملا ہے مجھے۔کسی کو صاحبانِ علم و دانش سے شکوہ ہے کہ اندھیرے بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔کوئی آصف زرداری سے ناراض ہے کہ نواز شریف سے تعلق نبھاتے نبھاتے انہوں نے اپنی سیاست ختم کرلی ہے۔کسی کو نواز شریف سے گلہ ہے کہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو اربوں روپے دینے کے باوجود لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوسکی ۔کسی کو عمران خان سے شکایت ہے کہ انہوں نے جو صوبہ پختون خوا کا وزیر اعلی بنایا ہے وہ پنجاب کے وزیر اعلی کے نقشِ قدم پر چل رہا ہے۔کسی کو اعتزاز احسن سے شکایت ہے کہ انہوں نے قرآن فہمی میں رحمن ملک کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کا ثبوت دیا ہے ۔کسی کو حکومت ِپاکستان سے شکایت ہے کہ وہ اس وقت امریکہ کی خواہش پر طالبان سے مذاکرات کرنے جارہی ہے۔ایک بار پھر امریکی ایجنڈے پر عمل ہورہا ہے۔سو شکایات کی کوئی کمی نہیں ۔ میں اس وقت صرف چند شکایات اور ان کا ممکنہ جواب درج کررہا ہوں ممکن ہے کسی صاحب ِ تکلیف کا کچھ کتھارسس ہوجائے۔

پہلی شکایت یہ ہے کہ حکومت بدل گئی ہے مگرملکی حالات کا مقدر نہیں بدلا۔ اس لئے صرف اتنا عرض ہے۔مقدر خدا کامقرر کردہ قانون ہے۔جس طرح پانی جب تک پانی ہے اس کا مقدر ہے کہ وہ مائع ہو اور نشیب کو بہے۔مگر یہی پانی جب اپنی حالت تبدیل کر لیتا ہے اور بخارات بن جاتا ہے تو اس کا مقدربھی بدل جاتاہے ۔ وہ نشیب کی بجائے بلندی کی طرف اٹھنے لگتا ہے یعنی وہ مائع نہیں رہتا۔ گیس بن جاتا ہے۔یہی پانی جب جم کر برف بنتا ہے تو اس کا مقدر پھر بدل جاتا ہے۔پانی کی مختلف حالتیں کسی اور عامل کے عمل سے بدلتی ہیں مگر انسان اپنی حالت خود بدلتا ہے اور وہ جو حالت اختیار کر لیتا ہے۔اسی پر خدا کا مقرر کردہ قانون لاگو ہو جاتا ہے۔ اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالی کی منشا کے بغیر خشک پتہ بھی ٹوٹتے ہوئے شور نہیں کر سکتا مگر یہ بات بھی طے ہے کہ جس طرح کے لوگ ہوتے ہیں وہ اسی طرح کے حاکم نازل کرتا ہے۔اگر تمہیں صاحبانِ اقتدار سے شکایت ہے کہ وہ اچھے لوگ نہیں۔تو تم اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھو۔کہ تم میں کیا کیا خرابیاں ہیں۔جیسے جیسے تم اپنی خرابیاں دور کرتے جاؤ گے ویسے ویسے حکمران بدلتے جائیں گے۔

دوسری شکایت یہ ہے کہ جمہوریت ہم نے مغرب سے درآمد کی ہے یہ ایک غیر اسلامی نظامِ حکومت ہے یہ ہمارے مزاج سے لگا نہیں کھاتی۔علامہ اقبال بھی اس کے خلاف تھے ساری خرابیوں کی جڑ یہی ہے ۔ میرے نزدیک یہ جاہلیت کی پیدوار ہے ۔جمہوریت ہرگز غیراسلامی نظام ِ حکومت نہیں۔قرآن نے ہی دنیا میں پہلی مرتبہ کہا کہ معاملات میں دوسروں سے مشورہ لیا کرو۔ یوں دنیا میں پہلی دفعہ ملوکیت ختم ہوئی اور جمہوریت کی بنیاد پڑی ۔ایک بات کی وضاحت کردوں کہ مشہور یونانی مفکر افلاطون کی کتاب کانام رکھا گیا ہے Republic یعنی جمہوریت اس سے یہ اخذ کیا جاتا ہے کہ جمہوریت کا تصور تو قران سے صدیوں پہلے افلاطون نے پیش کیا تھا مگر یہ بات غلط ہے افلاطون کی کتاب کا یونانی میں اصل نام لا طینی میں تھاجس کا مفہوم ہے سلطنت کا آئین۔اس کتاب کا انگریزی میں ترجمہ ہوا تو Republic لکھ د یا گیا ۔ یہ اصل نام کے بھی خلاف ہے اور کتا ب کے نفسِ مضمون کے بھی خلاف ہے ۔ کتاب میں افلاطون نے پورا زور یہ ثابت کرنے میں صرف کیا ہے کہ بعض لوگ پیدائشی غلام ہوتے ہیں اس لئے انہیں غلام رکھنا ہی منشائے فطرت ہے بعض لوگ پیشہ ور ہوتے ہیں بعض سپاہی ہوتے ہیں اور بعض حکومت کرنے کے لئے پیدا ہوتے ہیں اسکے نزدیک انسانوں کی یہ تقسیم و تفریق پیدائشی ہے اور اسےِ قائم رکھنا منشائے فطرت کے عین مطابق ہے ۔حقیقت میں جمہوریت کا ادنی سا شائبہ بھی افلاطون کے ہاں موجود نہیں ۔ اسلام ہی نے سب سے پہلے جمہوریت کا تصور دیا ہے ۔ایک بہت اہم شکایت یہ ہے کہ ملک میں مہنگائی ناقابل برداشت ہوگئی ہے۔غریب اس مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں زندگی بڑی مکروہ اور قابل نفرت محسوس ہونے لگی ہے۔ان میں روزبروز یہ احساس بڑھ رہا ہے کہ زندگی ایک زخم ہے۔ گلتا ہوا زخم ۔بہتا ہوا زخم۔بے شک یہ شکایت بڑی اہم ہے وہ زندگی جو ان چم چم کرتی کاروں اور لش لش کرتے بنگلوں میں رہتی ہے۔ وہ ان کالی کالی گلیوں اور گرتے ہوئے چھوٹے چھوٹے گھروندوں میں بھول کر بھی۔کبھی بھٹک کر بھی قدم نہیں رکھتی۔

جس میں دنیا کی نوے فیصد آبادی مقیم ہے۔ان لوگوں کی زندگی پردکھ کے سائے ہر وقت تھرتھراتے رہتے ہیں۔کہیں کسی کے معصوم سے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں۔کہیں کسی کی بیوی بیمار ہے تڑپ رہی ہے۔یہ زندگیاں کینسر سے زیادہ اذیتناک ہیں۔بڑی بے رحم اور ظالم ہیں۔مگرمیرے نزدیک یہ زندگیاں ۔زندگیاں نہیں ۔حالات کے شکنجے میں جکڑی ہوئی عمریں ہیں ۔یہ لمحوں کا بہتا ہوا دریا ہے۔لوگ جس کے دھارے پربے بس تنکوں کی طرح بہے جارہے ہیں۔مگر میں اتنا جانتا ہوں کہ جو لوگ اس دھارے کا رخ موڑ لیتے ہیں ان کی زندگی سے ملاقات ہو جاتی ہے۔اس زندگی سے جو ہم سب کی تلاش میں ہے ہمیں ڈھونڈتی پھرتی ہے۔جسے شکایت ہے کہ ہم اسے آواز نہیں دیتے کہ وہ ہم تک پہنچ سکے۔بہر حال میرے نزدیک ان تمام کا ایک ہی حل ہے۔باہر کم اور اندر سے زیادہ ہے۔جب تک لوگ اپنے آپ کو نہیں بدلیں گے ۔ کوئی تبدیلی کوئی انقلاب کچھ بھی نہیں آسکتا۔

273 — جمہوری عمل کی ضمانت

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-273 | ↑ فہرست

جمہوری عمل کی ضمانت

====================

جمہوری عمل کی ضمانت

یہ پرسوں رات کی بات ہے صبح کے چار بجے ایک خواب نے میری آنکھ کھول دی ۔عجیب خواب تھاچپک کر رہ گیا تھاآنکھ سے۔ اس کا ایک ایک جزو شعور میں موجود تھا۔جیسے میں کسی خواب سے نہیں حقیقت سے گزر کر آیا ہوں۔ خواب کیا تھا نور کا دریا رواں دواں تھا اس کے کنارے پر ایک بہت شاندار خیمہ لگا ہوا تھا۔ جیسے پرانے زمانے کے بادشاہوں کے سفر کے دوراں پڑاؤ میں خیمے ہوا کرتے تھے ۔عجیب خیمہ تھا اس کی جالی دار قناتوں سے دریائے نور کی لہریں دکھائی دیتی تھیں ۔اس خیمے میں کوئی بڑے بزرگ گاؤ تکیے سے ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے اور میں ان کے حضور میں پاکستان کے مسائل بیان کر رہا تھا کہہ رہا تھا کہ پاکستان کے حالات بہت دگر گوں ہیں۔ وہ بزرگ کہنے لگے ۔

دراصل ملکِ پاکستان پرجس ابدال کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے وہ بڑا لاپروا اور بے نیاز سا آدمی ہے ۔ دھیان ہی نہیں دیتاکام پر۔میں نے اس ابدال سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے بتایا کہ لاہور میں ماڈل ٹاؤن موڑ کے قریب ایک ریڑھی والا خربوزے بھیج رہا ہے وہی پاکستا ن کا ابدال ہے۔

میں خواب میں اسی خربوزبیچنے والے ابدال کے پاس پہنچ گیا اورمیں نے اس سے پوچھا ”خربوزے میٹھے ہیں۔“تو کہنے لگا ”چیک کرلو“ میں نے خربوزہ کاٹااسے چکھا اورپھر زمین پر پھینک کر کہا” یہ تو پھیکا ہے “۔اس نے کہا”اچھا چلو دوسرا اٹھا لو“ یوں میں نے ایک ایک تمام خربوزے کاٹ کرزمین پر پھینک دئیے مگراس ابدال نے مجھے کچھ بھی نہیں کہا ۔نہ ہی خربوزے کاٹنے سے روکا اور نہ ہی ان کی قیمت طلب کی ۔ میں ماڈل ٹاؤن موڑ سے چلا اورپھر سیدھا اسی بزرگ کی بارگاہ میں پہنچ گیا انہیں خربوزے کاٹ کر پھینکے کا واقعہ بتایا اور اس بات پر حیرت اظہار کیا کہ میں نے سارے خربوزے ضائع کردئیے مگر اس ابدال کے ماتھے پر ایک شکن بھی نہیں ابھری ۔تو بزرگ کہنے لگے ۔” میں نے کہا تھا نا اسے کسی بات کی پروا ہی نہیں ۔وہ بس یہی سمجھتا ہے کہ یہ اُس کا منصب ہی نہیں کہ وہ کسی کو کچھ کہے“

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کل رات پھر میں نے وہی خواب دیکھا ۔میں اسی خیمے میں اسی بزرگ کے پاس موجود تھا۔اسی طرح دریائے نور کی رنگ بکھیرتی لہریں دکھائی دے رہی تھیں۔اور میں بہت خوش تھااوربزرگ سے کہہ رہا تھاکہ میرے ملک کے حالات بہت بہتر ہونے لگے ہیں۔ دہشت گردی میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ کرپشن کی سطح کم ہورہی ہے ۔ بارڈرز پر صورت حال بہتر ہے ۔مہنگائی کی شرح بھی نیچے آرہی ہے ۔تو انہوں نے کہا ”ہم نے پاکستان کا ابدال بدل دیا ہے نا“ ۔ میں نئے ابدال سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تو وہ کہنے لگے ۔وہ بہت جلالی ابدال ہے تم اس سے نہ ملو تو زیادہ بہتر بات ہے مگر میرے اصرار پر انہوں نے کہا” بادامی باغ بس اڈے پر جو آدمی اسلام آباد جانے والی سواریوں کو پانی پلا تا ہے ۔ وہی پاکستان کا نیاابدال ہے ۔میں اگلے ہی لمحے خواب میں بادامی باغ پہنچ گیا۔میں نے دیکھا کہ میں اسی ابدال کے پاس کھڑاہوں وہ سواریوں کو پانی پلا رہا ہے ۔میں نے اس سے پانی مانگاتو اس نے بالٹی سے پانی کا ایک گلاس بھر کر مجھے دیااور کہا”لیجئے جناب میں آپ کے انتظار میں تھا“ میں نے ایک گھونٹ بھر کر باقی پانی زمین پر پھینک دیا اورکہا” اس میں تو تنکے موجود ہیں“ ۔اس ابدال نے ایک زور دار تھپڑ میرے منہ کر مارا اور کہا”میں وہ خربوزوں والا نہیں ہوں “۔تھپڑ پڑتے ہی میری آنکھ کھل گئی ۔

ان عجیب و غریب خوابوں کے تعبیر کیلئے میں نے کئی تعبیریں بتانے والوں سے رابطہ کیا ۔تقریباً تمام لوگوں نے ایک ہی تعبیر بتائی کہ یہ خواب پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی حوالے سے ہے اور اس وقت نئے آرمی چیف کی تقرری بھی ہونے والی ہے ۔سو یہ خواب اسی تناظر میں ہے۔میں نے پاک فوج کے معاملات کبھی غور نہیں کیا تھا ۔بس ہمیشہ اس پر فخر ہی کیا تھاکہ یہی دنیا بھر کے مسلمانوں کی نمائندہ فوج ہے۔ہرمشکل کی یہی مشکل کشا ہے۔اور جب تک یہ طاقتور ہے پاکستان طاقتور ہے۔اس خواب نے مجھے مجبور کیا کہ میں چیف آف آرمی سٹاف کی تقرری کے متعلق کچھ جانو۔ اخبارات کا مطالعہ کیا تو پتہ چلاکہ نواز شریف فرما چکے ہیں کہ وہ اسی جنرل کو آرمی چیف بنائیں گے کہ جو سینئر ترین ہوگااور اس وقت سینئر ترین جنرل ،ہارون اسلم ہیں ۔میں نے لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کے کیرئیر کے متعلق پڑھا توپتہ چلا کہ انہوں نے 1975میں آرمی کی آزاد کشمیر رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیاتھااور 1981میں بہترین سٹوڈنٹ کے اعزاز کے ساتھ سپیشل سروسز گروپ میں شامل ہوئے تھے۔پھر دہشت گردی کے خلاف کاروائیوں میں خصوصی مہارت حاصل کی ۔

انہیں انفنٹری ڈویژن کے کمانڈر کی حیثیت سے دہشت گردی کے خلاف کامیاب کاروائی کرنے پر ستارہ ء بسالت سے نوازا گیا۔پنجاب رینجرزکے ڈائریکٹر جنرل رہے ۔انہوں نے سپیشل سروس گروپ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ کی حیثیت سے بے شمار کامیاب آپریشن کئے ۔سوات اور مالاکنڈ کے آپریشن میں اپنے جوانوں کے ساتھ فرنٹ پر رہ کرانہوں نے دہشت گردوں سے ان علاقوں کو نجات دلائی اور پیوچار میں طالبان کے ہیڈکواٹر کو تباہ کیا۔ان کے کریڈٹ پر اور بھی بے شمار کام ہیں یعنی وہ تمام خوبیاں جو ایک آرمی چیف ہونی چاہئیں وہ لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم میں موجود ہیں۔

میں نے سوچا کہ بظاہر کہیں کوئی پرابلم نہیں ہے پھر مجھے یہ خواب کیوں آئے ۔خاصی تحقیق کے بعد پتہ چلاکہ پاکستان کے دشمن اپنی طرف بھرپور کوشش کر رہے ہیں وہ آرمی چیف نہ بن سکیں ۔

طالبان کو بھی اس حوالے بہت پریشانی ہے ۔وہ مذاکرات کے عمل میں سرِ فہرست اسی شق کو شامل کرنا چاہ رہے ہیں کہ چیف آف آرمی سٹاف،لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کو نہ بنایا جائے ۔ بھارت بھی نہیں چاہتا کہ وہ آرمی چیف بنیں اطلاعات کے مطابق بھارت امریکہ کی وساطت سے پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالوا رہا ہے کہ وہ آرمی چیف نہیں ہونے چاہئیں۔حکومت کو یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ انہیں جوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف بناکر کنارے لگا دیا جائے مگر مجھے پورا یقین ہے کہ نواز شریف اس مرتبہ اپنی سابقہ غلطی کو نہیں دھرائیں گے کیونکہ انہیں اس بات کا علم ہوچکا ہے کہ فوج کے ساتھ اچھے مراسم ہی جمہوری عمل کی ضمانت ہیں ۔

274 — امام خمینی سے ڈاکٹر طاہر القادری تک

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-274 | ↑ فہرست

امام خمینی سے ڈاکٹر طاہر القادری تک

====================

امام خمینی سے ڈاکٹر طاہر القادری تک

یہ یکم فروری 1979کا دن تھاجب امام خمینی 14 سال کی جلاوطنی کے بعد واپس ایران گئے تھے ۔اس دن ایک نئے ایران کا آغاز ہوا تھا انقلاب مکمل ہوگیا تھا۔اُس انقلاب کی عمراب 34کے قریب ہے اسی تبدیلی کے سبب آج تک ایران اپنے پورے وقار کے ساتھ دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرجینے والے واحد اسلامی ملک کی حیثیت سے پہچانا جا رہا ہے ۔کیا کوئی ایسی پاکستانی شخصیت بھی ہے ۔ جو پاکستان کو اسی طرح کے کسی انقلاب سے آشنا کردے۔میں نے اس سوال پر کافی دیر غور کیا اور بار بار میری آنکھیں ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف اٹھیں ۔

اعتمادِ ذات کے کسی غیر فانی لمحے میں جنم لینے والے ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان کیلئے امام خمینی بن سکتے ہیں۔مگر اس کیلئے انہیں دو فیصلے بہت بڑی سطح پر کرنے ہونگے ایک تو غریبوں کی فلاح و بہود کیلئے فقہ حنفیہ میں اجہتاد کرنا ہو گا۔ اسلام کے اُس معاشی نظام کو سامنے لاناہوگاجس میں زمین اور زمین سے نکلنے والے تمام خزانے اللہ کے ہیں اور تمام مخلوق کیلئے برابر ہیں ۔اس پر جاگیردار اپنی مرضی کی لکیریں نہیں کھینچ سکتے ۔زمین کا مالک ہے جو اس میں ہل چلاتا ہے۔ جس میں زکوات صرف کارِثواب نہیں ایسا اسلامی ٹیکس ہے جس کی شرح ڈھائی فیصد سے بڑھائی بھی جاسکتی ہے ۔یہ وہ معاشی نظام ہے جس کی بنیاد انفاق فی سبیل اللہ پر رکھی گئی ہے۔ جس کے تحت اپنی اوسط ضروریات سے زائد جو کچھ ہے وہ دوسروں کا ہے شایدانہی بنیادوں پر اسلام میں جاگیرداری فاسداور سرمایہ داری حرام قرار پائی ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری اپنی کتاب ”اسلامی فلسفہ زندگی میں“اس کے ابتدائی خدو خال واضح کر چکے ہیں۔مگر اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ لوگوں کے عبادات کی طرف مائل کرنے بجائے حقوق العباد کی طرف راغب کریں۔جناب صدیق اکبر نے فرمایا تھا جس نے زکوة ٰکو،صلوةٰ کو جدا کیا وہ غلط راہ پر ہے ۔ یعنی صلوةٰ اور زکوةٰ ایک ہی چیز ہیں اور ایک دوسرے سے وابستہ و پیوستہ ہیں انہیں الگ نہیں کیا جا سکتا۔ زکوةٰ کے معنی ہیں نشوونما دینا ، تزکیہ کرنا اور بڑھاتے چلے جانا ۔ یہ صلوٰة ہی کا اگلا مرحلہ ہے اس لیے جہاں اقامتِ صلوةٰ کا ذکر ہے وہاں ایتا ے زکوةٰ کا بھی ذکر ہے ۔ (مسلمان تو وہ لوگ ہیں کہ جب انہیں زمین میں تمکن عطا ہوگا ان کی حکومت آئیگی تو یہ صلوٰة کا نظام قائم کر یں گے اور زکوةٰ ادا کریں گے)

دوسرا فیصلہ انہیں یہ کرنا ہے ۔ سب سے پہلے نمونے کے طور پر دنیا کے سامنے سب سے پہلے اپنے، اپنی اولاد کے اور اپنے ساتھیوں کے اثاثے رکھنے چاہئیں کہ وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں اس پر خود بھی عمل کررہے ہیں ۔ایک دفعہ ایک صحابی جناب عمر فاروق کے پاس گیا تو وہ جو کی روئی کھارہے تھے اس صحابی نے عرض کیا ” امیر المو ٴ منین “ اب تو مسلمانوں کو اللہ نے بہت کچھ فراخی اور وسعت عطا کی ہے آپ گندم کی روٹی کیوں نہیں کھاتے آپ نے فرمایا ” کیا معاشرہ کے ہر فرد کو یہ سہولت اور کشادگی ءِ رزق مل گئی کہ وہ گندم کی روٹی کھائے ؟ اس آدمی نے کہا میرے خیال میں ابھی ایسا وقت تو نہیں آیا ” آپ  نے فرمایا “ میں کوشش کر رہا ہوں کہ ایسا وقت آجائے اور جب ایسا وقت آئیگا تو میں بھی گندم کی روٹی کھانے کی ” آسائش “ حاصل کر ونگا اور بیت المال سے کہونگا کہ میرے روزینہ میں اضافہ کیا جائے اسلام نے دولت اور مال وزر کی محبت نہیں سکھائی قرآن میں کہیں مال کی تعریف نہیں کی گئی اور اگر مال و دولت کا ذکر ہوا تو انفاق فی سبیل اللہ “ کی تلقین کی گئی ۔ میں جانتا ہوں کہ یہ دونوں فیصلے ڈاکٹر طاہر القادری کیلئے قطعاً مشکل نہیں ہیں کیونکہ نہ تو ان کے پاس ذاتی طور پر اوسط ضروریات سے زائد دولت ہے اور نہ وہ اس عقیدہ پر یقین رکھتے ہیں جس کے تحت اسلا م میں جاگیرداری اور سرمایہ داری کو جائز قرار دے دیا گیا ہے مگر راستے کی رکاوٹ وہ مشائخ عظام ہیں جن کے عشرت کدے قارون کی خزانوں کی مثال ہیں ۔ان کے اردگر صرف مذہبی لوگوں کا اجتماع ہے ۔یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے مدرسوں میں تعلیم حاصل کی ہے مسجدوں میں پروان چڑھے ہیں ۔

یا جنہیں عبادات سے بہت رغبت ہے مجھے ان کی پاکیزگی اور طہارت سے کوئی انکار نہیں مگر ان لوگوں کا عوام کے ساتھ تعلق صرف مذہبی معاملات تک محدود ہے ۔یہ لوگ نہ تو زندگی سلگتے ہوئے مسائل کو جانتے ہیں اور نہ ہی کبھی انہوں نے ان مسائل میں شریک ہونے کی کوشش کی ہے۔ ۔نوازشریف کی زر اگلتی آنکھ میں مقبول ہونے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف تقریر کرنی ہے۔بہرحال ایک واحد ڈاکٹر طاہر القادری کی شخصیت ایسی ہے کہ عوام ان کے ساتھ کھڑی ہوسکتی ہے مگر ان کی شخصیت کو عوام سے دور کرنے کیلئے انقلاب دشمن قوتوں نے جو کچھ ذرائع ابلاغ کی وساطت سے کیا ہے۔ اس کے تدارک کیلئے تحریک منہاج القران کچھ نہیں کرسکی۔ اس طرف بھرپور توجہ کی ضرورت ہے اورمیراذاتی مشورہ ڈاکٹر طاہر القادری کیلئے یہی ہے کہ انہیں حقیقی انقلاب کی تیاری شروع کرنی چاہئے ۔اب انہیں اپنی باقی زندگی صرف انقلاب کی راہ گزارنی چاہئے کیونکہ یہی اسلام کا بنیاد مقصد ہے کہ انسان زمین پہ انسان بن کر رہ سکے۔

275 — مذاکرات

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-275 | ↑ فہرست

مذاکرات

====================

مذاکرات

یہی طے شدہ بات ہے کہ دہشت گردوں نے پاکستان کا بند بند مضمحل کردیا ہے۔ ہر آنے والے دن میں دہشت گردی کی خبریں اور زیادہ دل دہلانے والی ہوتی ہیں ۔ہر لمحہ یہی خوف ہوتا ہے کہ ابھی کچھ ہوا۔ابھی کچھ ہونے والا ہے ، یعنی کسی وقت بھی کوئی خوفناک حادثہ۔ کوئی ہولناک واقعہ ۔کوئی کرب کے دوزخ سمیٹتی ہوئی ساعت آنکھوں میں اتر سکتی ہے کوئی سماعت شکن دھماکہ ہوسکتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی ایک ایسی سرنگ میں داخل ہو چکا ہے جس کا دوسرا دہانہ ہے ہی نہیں۔اگرچہ یہ سلسلہ خاصا پرانا ہے مگر وزیر اعظم بننے کے بعد نواز شریف اس حوالے سے خاصے پریشان ہیں کہ ملک کو اس خون آلود گی سے کیسے منزہ کیا جائے ۔جیلوں کی حفاظت کس طرح کی جائے۔ حکومت نے مبینہ طور پر ایک مرتبہ پھردہشت گردوں کو مذاکرات کی دعوت دی ہے اور اعلانیہ جنگ کی دھمکی کو مد نظر رکھتے ہوئے سزائے موت کے عدالتی حکم پر عمل درآمد موخرکردیا ہے۔ قانون دانوں کا خیال ہے کہ ان کا یہ اقدام قانونی طور پر درست نہیں مگر پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے کوئی بھی غیر قانونی کام قابل ِ ستائش ہے چاہے زمرد خان کی بیوقوفانہ بہادری ہی کیوں نہ ہو۔ہر شخص یہی سوچتا ہے کہ کسی طرح ملک کو دہشت گردوں کی گرفت سے باہر نکالا جائے ۔پاکستانیوں کیلئے یہ سوچ بڑی تکلیف دہ ہے کہ وہ مٹھی بھردہشت گردوں سے ہار گئے ہیں۔

آئیے ذرا سا اس دہشت گردی کا اجمالی جائزہ لیتے ہیں۔ اس دہشت گردی کی ایک بدترین لہر بلوچستان میں ہے۔ جو گروپ جن مبینہ مقاصد کے تحت اپنی کارروائیاں کررہے ہیں اگر انہیں پیش نظر رکھ کر بات کی جائے تو ان ساتھ مذاکرات اپنے ساتھ ایک دھوکے کے سوا کچھ اور نہیں کیونکہ حقائق برعکس سوچ رکھنے والوں سے مذاکرات اکثر بے نتیجہ ہی رہتے ہیں ۔

دہشت گردی کی ایک لہر وہ ہے جس نے کراچی کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے ۔جس کے سبب لیاری سے سیکڑوں خاندان ہجرت پر مجبور ہوئے۔کراچی کی دہشت گردی میں کئی طرح کے فیکٹر شامل ہیں ۔ وہاں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ لسانی اورعلاقائی گروپوں میں بھی طالبان شامل ہوچکے ہیں۔ وہاں اب ان کی شناخت ممکن ہی نہیں ہے۔ ان کے اندر شامل ہوجانے والے طالبان کو علیحدہ کرنا بھی خاصا مشکل کام ہے ۔پھر ان گروپوں کا طالبان کے کسی بڑے گروپوں سے کوئی تعلق بھی نہیں ہے۔

ایک وہ دہشت گرد ہیں جنہوں نے شمالی وزیرستان میں اپنی حکومت قائم کر رکھی ہے ۔جووہاں اپنا پرچم لہراتے ہیں۔ اپنا قانون چلاتے ہیں ۔نہ پاکستان کو تسلیم کرتے ہیں نہ پاکستانی حکومت کو …اور مسلسل کئی سالوں سے جنگ کرتے آرہے ہیں اوراس وقت تک ہزاروں پاکستانیوں کو قتل کر چکے ہیں۔ انسانی زندگی کی ان کے نزدیک کوئی حیثیت نہیں ۔بڑی تعداد میں ہمارے فوجی بھائی بھی ان کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں۔ یہ بھی کئی گروپوں میں تقسیم ہیں اور اس میں کئی نسلوں کے لوگ شامل ہیں ۔اطلاعات کے مطابق پاکستان میں طالبان کے بارہ اہم گروپ ہیں جن میں تین گروپ بیت اللہ محسود گروپ ،حافظ گل بہادر گروپ اور ملاّ نذیر گروپ آپس میں اتحاد کرچکے ہیں۔ ان کے علاوہ چھوٹے چھوٹے گروپ بھی ہیں۔ یعنی ہمیں مذاکرات کیلئے تقریباً پندرہ سولہ بلکہ اس سے بھی زیادہ بڑے گروپوں کے ساتھ گفت و شنید کرنا ہوگی۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان گروپوں کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے یا نہیں۔

اگر اس وقت تک جو پاکستانی طالبان کے مطالبات سامنے آئے ہیں ان پر ٹھنڈے دل سے غور کیاجائے تو واضح طور پر نظر آتا ہے کہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔ ان کے دو بنیادی مطالبات ایسے ہیں جنہیں کوئی پاکستانی حکومت تسلیم نہیں کر سکتی۔پہلا یہ کہ امریکہ کا مکمل طور پر بائیکاٹ کر دیا جائے اور اگر اس صورت میں امریکہ کے ساتھ جنگ کا خطرہ ہے تو ضرور جنگ کی جائے چاہے ملک تباہ ہی کیوں نہ ہوجائے۔ اور دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ آئین منسوخ کردیا جائے کیونکہ وہ جمہوری ہے اور جمہوری نظام کفریہ نظام ہے ملک میں ویسا اسلامی نظام نافذ کیا جائے جیسا وہ چاہتے ہیں۔پھریہ بھی ہے کہ ان مطالبات کے تسلیم ہوجانے کے بعد بھی وہ اسلحہ سے دست بردار نہیں ہونگے کیونکہ یہ ان کی روایات کے خلاف ہے۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایسی صورت مں کیا کیا جائے ۔کیا پوری ریاستی طاقت کا بھرپور استعمال کیا جائے ۔یقیناً اس عمل میں کئی بے گناہوں کا خون بھی بہے گا۔ پاک فوج کو بھی بہت زیادہ قربانیاں دینا ہوں گی۔ بہر حال جو بھی کیا جائے میرا صرف اتنا مشورہ ہے کہ جلدی کیا جائے ۔

276 — فورتھ شیڈول سےرحمان بابا تک

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-276 | ↑ فہرست

فورتھ شیڈول سےرحمان بابا تک

====================

فورتھ شیڈول سےرحمان بابا تک

مولانا مسرور نواز جھنگوی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کے معاملے پر دائر درخواست کی سماعت سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے بعد جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بھی معذرت کر لی۔میرا عدالت ِ عالیہ سے سوال ہے کہ سلامتی اور عافیت کا نگر کونسا ہے۔رحمان بابا نےچار سو سال پہلے کہا تھا

روشنی گلیوں میں ہے دانشوروں کے فیض سے

صاحبان علم دنیا کے ہوئےہیں پیشوا

جو تلاش حق میں ہیں

علم والوں کو کریں وہ رہنما

جاہلوں کی زندگی تو مردہ لوگوں کی طرح ہے

کتنے ستم کی بات ہے کہ جب یہی سوال رحمان بابا کے مزار کی ٹوٹی ہوئی محرابوں نے کیا تھاجن کی کرچیاں تاریخ کی آنکھوں میں پیوست ہوگئی ہیں۔تو ابوجہلوں کی بارود بھری مردہ نسل نے کہا تھارحمان باباکون تھے۔؟

میں کل دیکھ رہا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم میں ورلڈ الیون کی ٹیم پریکٹس کر رہی تھی اور ہمارے فوجی جوان بالکل اُسی طرح ایستادہ تھے جیسے وہ دشمن کے مقابلے میں محاذِ جنگ پر تیار کھڑے ہوں اورمجھے افلاطون یاد آ گیاجس نے کہا تھا کسی معاشرہ پر اس سےبڑا اورکوئی عذاب نازل نہیں ہو سکتا کہ اس کےلوگ عقل و خرد کے دشمن ہو جائیں۔ہم عقل و خرد کے دشمن کیوں ہو گئے ہیں۔کیا ہمیں معلوم نہیں کہ ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسا نیت کا قتل ہے۔رنگ، نسل، وطن، مذہب، اور زبان کا اختلاف کسی بھی انسان کے قتل کا جواز نہیں بن سکتا۔انسان کا خون مقدس ہے۔انسانی لہو بلوچ پہاڑوں کی ڈھلوانوں پربہے یا کراچی کی گلیوں میں۔چاہے برما میں روہنگیا کے مسلمانوں کا قتل عام ہو یا فرانس کے کسی اسٹیڈیم میں انسانی لاشیں پڑی ہوں۔اُس کے تقدس میں کوئی فرق نہیں آتا۔قاتل خانقاہوں سے نکلیں یاجمہوریت نوازممالک سے آئیں وہ قاتل ہی ہوتے ہیں امریکہ افغانستان میں پھر خون کی ہولی کھیلے یابھارت سرحدوں پر بے وجہ آگ اُگلے۔انسانیت کا جسم ہی زخم زخم ہونا ہے۔(کل سارا دن فاروڈ کہوٹہ کا علاقہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے گونجتا رہا ہے ) افسوس کہ میری گلیوں میں یہ کہنے والا کوئی رحمان بابا موجود نہیں کہ لہو کی کوئی داستان اب کہیں نہیں لکھی جائے گی۔ کسی ماں کا کلیجہ ٹکڑے ٹکڑے نہیں کیا جائے گا۔کسی بچے کے مقدر پر یتیمی کی مہر نہیں لگائی جائے گی۔کبھی کبھی مجھےایسا لگتا ہے کہ انسان ابھی تک پوری طرح بالغ نہیں ہوا۔جسمانی ارتقا کے اختتام پر شروع ہونے والا ذہنی ارتقا ابھی کسی لہو رنگ خواب میں رکا ہوا ہے۔ستاروں کو تسخیر کرنے والا انسان اپنی جبلتوں میں کسی بچے کی مثال ہے۔زندگی کی چلتی پھرتی باتیں خانہ شعور کی سیڑھیوں سے زینہ زینہ اتر رہی ہیں مگرفہم کے تہہ خانے میں رہنے والوں نے اپنی سماعتوں میں پگھلا ہوا سیسہ بھر لیا ہے۔آنکھوں میں سلائیاں پھیر لی ہیں۔ پھررحمان بابا یاد آگئے۔وہ اِس اندھی بہری معاشرت کا پوری طرح ادراک رکھتے تھےاسی لئےتوفرما گئے ہیں

اپنے رحمان بابا کی باتیں۔۔ یاد آئیں گی جس وقت تیرا

ایک دیوار کی سمت چہرہ۔۔دوسری کی طرف پیٹھ ہوگی

رحمان بابا صرف اہل مشرق سے نہیں۔اہل مغرب سے بھی مخاطب ہوئے۔ان کےنزدیک مغرب اور مشرق کا فرق و امتیاز کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ان کا خدا تو رب المشرقین بھی ہے اور رب المغربین بھی جسے کسی بھی بے گناہ انسان کا خون گرانا کسی طرح گوارانہیں۔ دہشت گردی ختم کرنے کے نام پر امریکی طیاروں کے ناروا حملے ہوں یا خود کش دھماکے کرنے والے اچھے برے طالبان۔دونوں ملعون فعل ہیں۔داعش کو اسلحہ فراہم کرنے والے خفیہ ادارے ہوں یاورلڈبنک کی رزم گاہ میں معیشت کی عالم گیر جنگ لڑنے والےدھوکے باز ذہن ہوں وہ کسی طرح انسان دوست نہیں ہو سکتے۔رحمان بابا کا کہا پتھر پر لکیر ہے

صاحب مال۔ جہاں بان نہیں ہو سکتا سونے کا بت کبھی انسان نہیں ہو سکتا

میں عمران خان کو بھی رحمان بابا کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔وہ خیبر پختون خوا میں اگر ان کی فکر پھیلا دیں تو تنگ نظری اور تشدد کا خاتمہ ہونے میں کوئی دیر نہیں ہوگی۔ وہ پشتو زبان کے ایسے عظیم شاعر ہیں۔بے شک جنہیں بےپناہ عوامی مقبولیت حاصل ہوئی۔ان کی شاعری میں انسان اور انسانی مسائل بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ان کے پاس محبت کا ایک لامتناہی جذبہ موجود ہے۔جو دشت مجاز سے آسمان حقیقت تک پہنچتے پہنچتے بے کنار ہو جاتا ہے۔فطرت سے ان کا رابطہ بہت گہرا ہے۔صوفی کے کدو سے نکلے ہوئے حسی تجربے نے ان کے لفظ کو ایسی گیرائی عطا کی ہےکہ وہ ساری کائنات پر محیط ہو گیا ہے۔

میں نے ان کے مزار پر ایک مشاعرہ پڑھا تھا۔بہت عرصہ کی بات ہے میں ان کے عرس کی تقریب میں شریک ہونے کےلئے گیا تو پتہ چلا کہ کل یہاں ان کی یاد میں مشاعرہ ہورہا ہے۔میں نےاس مشاعرے کےلئے ان کے مزار پر بیٹھ کر ایک نظم کہی تھی اسی کے کچھ اشعار پر گفتگو تمام کرتا ہوں

محیط جہاں یہ اجالوں کا گنبد

یہ انسانیت کے حوالوں کا گنبد

یہ علم و قلم کا ثمر دار برگد

یہ رحمان بابا کی پُر نور مرقد

یہ مرقد نہیں کوئی پارینہ قصہ

یہ مرقد ہے تاریخ کا ایک حصہ

تصوف کی جولانیاں ہیں اسی سے

قلم کی فراوانیاں ہیں اسی سے

یہاں سورہا ہے فقیروں کا شاعر

جہاں بھر کے زندہ ضمیروں کا شاعر

یہ علم و قلم کا ثمر دار برگد

یہ رحمان بابا کی پُر نور مرقد

277 — برطانوی شہریت چھوڑدیں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-277 | ↑ فہرست

برطانوی شہریت چھوڑدیں

====================

برطانوی شہریت چھوڑدیں

گورنر پنجاب چوہدری سرور کے برطانوی شہریت چھوڑنے کے عمل نے برطانوی پاکستانیوں کی سوچ میں کچھ نئے دروا کر دئیے ہیں۔ برطانوی پاکستانی جو کچھ عرصہ سے اس سلگتے ہوئے سوال میں الجھے ہوئے ہیں کہ کل جب ہماری نسلیں ایک وطن میں رہنے لگ جائیں گی یعنی پاکستانی شہریت چھوڑ دیں گی ان کے خوابوں میں صرف برطانیہ دکھائی رہ جائے گا۔۔ اس وقت خدانہ کرے ایسی صورت حال آجائے( جس کے قوی امکان ہیں ) جیسی صورت حال اس وقت زمبابوے میں ہے کہ وہاں کے رہنے والے سفیدفاموں (جو تقریباً اٹھارہویں پشت سے وہاں رہ رہے ہیں )کو یہ کہا گیا کہ تم اپنے وطن میں واپس جاؤ تو انہوں نے کہا” کونسا وطن“۔۔۔

میں نے سجاد اظہر کی کتاب ”دو وطن “ جب پہلی بار دیکھی تھی تو یہ شعر سرزد ہو گیا تھا محبت کے سفر میں چھوڑ دے تقسیم خوابوں کی کسی بھی اک بدن کے دووطن اچھے نہیں ہوتے اک بدن کے دو وطن ہجرت سے جنم لیتے ہیں۔ انسانی تاریخ میں بے شمار قوموں نے ہجرت کی۔لیکن یہ بات طے شدہ ہے کہ ہر مہاجرکے خواب عمر بھر اپنی آبائی سرزمین میں ہی بھٹکتے رہے۔ہجرتِ رسول اقدس و اعظم سے بھی یہی ”دو وطن طلوع ہورہے ہیں انہوں نے جہاں مدینہ منورہ کو اپنے وطن کے اعزاز سے سرفراز فرمایا وہاں مکہ معظمہ سے ان کی محبت بھی ایک ناقابل ِتردید حقیقت ہے۔ ہمارے وہ بزرگ جو انڈیا سے ہجرت کر کے پاکستان آئے تھے۔ عمر بھران کی آنکھوں میں ماضی کے عظیم الشان مزاروں کے چراغ جلتے رہے اور وہ اپنے ناموں کے ساتھ انبالوی، امرتسری ، لکھنئوی، حیدرآبادی وغیرہ کے سابقے اور لاحقے لگاتے رہے مگران ہجرتوں کے کچھ اسباب تھے۔ برطانوی پاکستانیوں کے پاس تو ہجرت کا بھی جواز نہیں ۔ بقول انجم خیالی

زباں پہ قید نہیں ، بندشِ نماز نہیں

ہمارے پاس تو ہجرت کا بھی جوازنہیں

انسانی ہجرت کی تاریخ پر دستِ تحقیق رکھا جائے تو سب سے قدیم حوالہ دوسو ہزار سال پرانا ہے ۔ انسانوں کی آمد کا پہلاسراغ مشرقی افریقہ کے گریٹ لیکس کے علاقے سے ملتا ہے جنہوں نے دریائے نیل کے ساتھ ساتھ سفر کیا اور پھر شمال جنوب اور مشرق مغرب میں پھیل گئے اورپہلی انسانی تہذیب کی بنیاد پڑی۔ یونانیوں نے دنیا کی اس پہلی تہذیب کو” ایتھیوپین“ کا نام دیایہ یونانی لفظ ہے یونانی زبان میں جلے ہوئے کو” ایتھاس“ کہتے ہیں اور چہرے کیلئے ”اوپا“ کا لفظ استعمال ہوتا ہے جن کے آپس میں ملنے سے ایتھوپین بن جاتا ہے یعنی جلے ہوئے چہروں والے۔ یونانی شاعرہومرکی ایپک کا مطالعہ کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ اس زمانے میں یونانی سوڈان ، مصر ، عرب ، فلسطین ، مغربی ایشیا اور انڈیا کے لوگوں کو ایتھوپین ہی کہتے تھے۔۔بہر حال یہ لوگ افریقہ سے نکلے اور دنیا کے ایک بڑے حصے میں پھیل گئے آج کسی کو یہ بھی خبر نہیں کہ ان کا اورجن کیا تھا

اس طرح آریاء جن کا اصل تعلق” اورل“کے پہاڑی علاقے سے تھاجسے اب کرغیزستان کہا جاتا ہے ۔وہ کوہ ہندو کش اور درہ خیر سے ہوتے ہوئے ہندوستان میں داخل ہوئے ۔اور اس طرح اپنے ماضی سے منقطع ہوئے کہ صدیوں سے برصغیر کے لوگوں اور کرغیزستان کے لوگوں کا آپس میں کوئی واسطہ نہیں۔یہ لوگ 2000سے 1500سال قبل مسیح میں ہندوستان آئے ستارہ پرست تھے اس وقت تک ان کی جو چیز ہمیں برصغیر میں کہیں کہیں ملتی ہے وہ تحریم ِ شمال ہے خاص طور پر صوبہ سر حد اورپنجاب کے لوگ شمال کا احترام کرتے ہیں۔پوچھنے پر کوئی کہتا ہے ادھر شاہ عبدالقادر جیلانی کا مزار ہے۔ کوئی کچھ کہتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں۔۔۔ اس طرف صرف سائیبریا اور روس ہیں ،دراصل ہم لوگوں کی سرشت میں موجود شمال کا یہی احترام انہی ستارہ پرست قوموں کی نشانی ہے وہ قطبی ستارے کی پوجاکرتے تھے۔ایک اور قوم جنہیں گوڈا سرسوت برہمن کہا جاتا ہے یہ پنجاب میں دریائے سرسوتی کے کناروں پر آباد تھے یہ دریا اب ختم ہو چکا ہے ۔ یہ لوگ اپنے ماضی مکمل طور پر بھول چکے ہیں ۔کچھ ماہرین آثارقدیمہ کا خیال ہے کہ یہ لوگ فلسطین سے چلے اور مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے یہاں آباد ہوئے ۔ یہ لوگ اپنے ساتھ دین ِ ابراہیمی لے کر آئے تھے ۔

برہمن کا لفظ ”براہیم “سے نکلا ہوا ہے ۔انڈیا میں آج بھی جو کنبھ کا میلہ لگتا ہے وہاں لوگ ”پری کرما“ کرتے ہیں ۔ اس پری کرما میں ہم مسلمانوں کے حج کی طرح سفید احرام باندھے جاتے ہیں ۔ پاؤں میں کھڑاویں پہنی جاتی ہیں۔ایک مقدس مندر کے ارد گرد سات طواف کئے جاتے ہیں ۔پھر صفا و مروا کی طرح لوگ ایک میدان میں دوڑتے ہیں۔ گنگا کے پاس جا کر مقدس پانی پیتے ہیں ۔جیسے آب ِ زمزم پیا جاتا ہے ۔۔۔۔کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہجرتیں نئی تہذیبوں کو جنم بھی دیتی ہے اورقوموں کے ماضی کو فنا بھی کردیتی ہے ۔ برطانوی پاکستانیوں کی ہجرت کا مستقبل ماضی کی تباہی کے سوا کچھ اور دکھائی نہیں دیتا۔سو میری گورنر پنجاب چوہدری سرور سے گزارش ہے کہ وہ برطانوی پاکستانیوں میں برطانوی شہریت چھوڑ دینے کی مہم چلائیں ۔اس سے ایک تو ان پر لگا ہوا یہ داغ بھی دھل جائے گا کہ انہوں نے گورنر شپ کیلئے برطانوی شہریت چھوڑی ہے ۔دوسرابرطانوی پاکستانی ، پاکستان کے معاملات میں اہم کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں بھی آجائیں گے۔ ان کی نسلیں بھی برطانیہ میں محفوظ ہوجائیں گی۔انہیں اس بات کا احساس رہے گا کہ وہ پاکستانی ہیں ۔(ایک وضاحت یہاں ضروری ہے کہ برطانوی شہریت چھوڑنے سے برطانوی پاکستانیوں کے برطانیہ میں رہنے یا برطانیہ میں حاصل شدہ حقوق پر کوئی فرق نہیں پڑتا ۔بس شہریت چھوڑنے کے بعد صرف اتنا ضروری ہوجائے گا کہ اگر دوسال سے زائد عرصہ یہ لوگ برطانیہ سے باہر گزاریں گے تو انہیں پھر برطانیہ میں داخلے کے لیے ویزے کی ضرورت پڑے گی ۔

278 — توسیع

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-278 | ↑ فہرست

توسیع

====================

توسیع

بیچاری خوفزدہ پیپلز پارٹی نے کسی باضابطہ تجویز سے پہلے ہی کہہ دیاہے کہ ہم بھئی مخالفت ہیں۔ چیف جسٹس کی مدت ِملازمت میں متوقع توسیع غیر آئینی اقدامات میں شمار ہو گی ۔مانااسے مخالفت کا پورا پورا حق ہے۔ دیارِ عدل سے اس کے پاس کبھی کوئی اچھی خبر نہیں آئی۔ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی ،بے نظیر بھٹو کیلئے جسٹس قیوم کا انصاف، آٹھ دس سال تک آصف زرداری کی درخواست ِ ضمانت کا مسلسل مسترد ہوتے رہنا، یوسف رضا گیلانی کی حکومت کا خاتمہ وغیرہ واقعی ایسی باتیں ہیں جنہیں پیپلز پارٹی سہولت سے نہیں بھول سکتی مگر یہ کیسے کہا جا سکتا ہے کہ چیف جسٹس کی مدتِ ملازمت میں توسیع غیر آئینی ہے۔ کیا اٹھارہویں ترمیم میں کہیں یہ بھی درج کر دیا گیا ہے کہ چیف جسٹس کو اپنی مقررہ مدت میں ہی ریٹائرڈ ہونا ہو گا۔ عجیب منطق ہے جو فیصلہ نہ آئے اسے غیر آئینی قرار دے دیا جائے۔اگر آرمی چیف کی ملازمت کا دورانیہ تین سال تک بڑھایا جا سکتا ہے تو چیف جسٹس کا کیوں نہیں۔ کیا صرف اس لئے کہ انہوں نے عدلیہ کی آزادی کی جنگ لڑی ہے۔کیا صرف اس لئے کہ انہوں نے ایک فوجی ڈکٹیٹر کے خلاف اعلان ِ بغاوت کیا تھا۔ چلیں مدت ِ ملازمت میں توسیع نہ کریں مگرصعوبت کا وہ عرصہ تو لوٹا دیں جب انہیں اپنے بچوں سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند کیا گیا تھا ۔ملازمت کا وہ دورانیہ وزیراعظم پاکستان کیوں نہیں لوٹا سکتا۔اس میں تو کوئی غیر آئینی بات موجود نہیں۔ کیا عدلیہ کو آزادی دلانے والی شخصیت کا اتنا بھی حق نہیں۔ کیا ہم پاکستانی اپنے ہیروز کے صرف مزار تعمیر کرتے رہیں گے۔

عمر بھر سنگ زنی کرتے رہے اہل وطن

یہ الگ بات کہ دفنائیں گے اعزاز کے ساتھ

یقینا ان اٹھارہ ماہ پر چیف جسٹس کا حق ہے اور نون لیگ میں بہت سے لوگ اس خیال کے بہت حامی بھی ہیں کہ کسی نئے تجربے سے بہتر ہے کہ چیف جسٹس کی مدتِ ملازمت میں توسیع کر دی جائے مگر کچھ صاحبان ِ اقتدار میں خاصا تذبذب بھی پایا جاتا ہے ۔کچھ لوگوں کو اصغر خان کیس کے سبب تحفظات ہیں۔ کچھ آئینی ماہرین فرماتے ہیں کہ ایسا کرنے کے بعد حکومت کو دوسرے کئی ججز کی مدت ملازمت میں بھی توسیع کرنا پڑے گی جو معطل رہے اور اس وقت ریٹائر ہو چکے ہیں۔ یہ قدم سپریم کورٹ کے بعض فیصلوں کی خلاف ورزی بھی ہو گا۔ ایک نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا ۔یہ حوالہ بھی دیا جارہا ہے کہ جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے سرکاری ملازمین کے ایک اور مقدمے کی سماعت میں یہ ریمارکس دیئے تھے کہ کسی افسر کی معطلی کے عرصے کے بدلے انہیں ملازمت میں توسیع نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا تھا کہ” پرویز مشرف نے ان سمیت کئی ججوں کو ہٹایا تھا، کیا ہم بھی اس کے بدلے دو سال اضافی سروس لے لیں“۔ میں سمجھتا ہوں کہ تمام جج صاحبان کو اضافی سروس ملنی چاہئے۔ انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ جب کسی کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے تو اس کی تلافی کی جائے۔ کچھ عرصہ پہلے ایک درخواست امتیاز قریشی کی طرف سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف نے چونکہ غیر آئینی طور پرچیف جسٹس کو اپنے عہدے سے معزول کرکے قید میں رکھا تھا اس لئے یہ مدت ان کے میعادِ عہدہ میں شامل ہونی چاہئے یہ درخواست شاید کچھ اعتراض کے ساتھ واپس کی گئی تھی مگر دوبارہ دائر نہیں کی گئی تھی۔

ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں بیرسٹر ظفراللہ خان کی جانب سے بھی دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت چیف جسٹس کی مدت ِ ملازمت میں اٹھارہ ماہ کی توسیع کرنا چاہتی ہے اور اس حوالے سے مختلف خبریں شائع ہو رہی ہیں جن کی ابھی تک کوئی تردید نہیں کی گئی اس لئے سپریم کورٹ فوری طور پراس معاملے کا نوٹس لے کر کارروائی کا حکم جاری کرے یعنی ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو نہیں چاہتے کہ حقدار کو ان کا حق ملے ۔ان لوگوں کا خیال ہے کہ افتخار محمد چوہدری جب بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے تو انہوں نے پرویز مشرف کے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا تھا۔انہوں نے آج تک جتنے سیاسی فیصلے دیئے ہیں ان سے نون لیگ کو فائدہ ہوا ہے اور اصغر خان کیس کا جو انہوں نے فیصلہ دیا تھا اس پر جزوی طور پر بھی عملدرآمد نہیں کرایا تھا جب کہ این آر او والے فیصلے پر مکمل طور پر عمل نہ ہونے کے جرم میں انہوں نے ایک منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج دیا تھا۔ میرے نزدیک یہ ساری لایعنی باتیں ہیں بے بنیاد الزام ہیں۔

یہ بالکل اسی طرح کے الزامات ہیں جو پرویز مشرف نے لگائے تھے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے بیٹے کو پولیس سروس میں شامل کرانے کے لئے مختلف سرکاری حکام پر دباوٴ ڈالتے رہے۔ انہوں نے اپنے حق (entitlement) سے زیادہ گاڑیاں اپنے زیر استعمال رکھیں اور ایک سے زیادہ مواقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں وہ گاڑی دی جائے جو وزیر اعلیٰ یا گورنر کے زیر استعمال ہے۔ اس کے علاوہ دو مقدمات میں جو انہوں نے کھلی عدالت میں زبانی فیصلے سنائے تھے بعد میں تحریری طور پر ان کے برعکس فیصلے تحریر کئے تھے، وغیرہ وغیرہ۔عدلیہ تحریک میں چیف جسٹس کی گاڑی کے ڈرائیور اعتزاز احسن کی گفتگو کا انداز بھی کچھ عرصہ سے بدلا بدلا ہے ۔پیپلز پارٹی سے نئے وصال کے بعد انہیں بھی عدلیہ کی آزادی مادر پدر آزادی محسوس ہونے لگی ہے۔ حتیٰ کہ وہ تو یہاں تک آگئے ہیں کہ کہتے پھرتے ہیں”عدلیہ عقلِ کل نہیں ہے“۔ کیا مطلب ہے بھئی! اپنے کام میں عدالت عالیہ اگر عقل کل نہیں ہے تو اور کون ہے۔ انصاف کی سڑک سپریم کورٹ پہنچ کر رک جاتی ہے۔

279 — اکیلے آدمی کی ریاست

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-279 | ↑ فہرست

اکیلے آدمی کی ریاست

====================

اکیلے آدمی کی ریاست

میں سوچ رہا تھا کہ پاکستانی لوگ کس قسم کی ریاست یا معاشرت میں خوشی کے ساتھ زندگی گزار سکتے ہیں اور وہاں کیسی طرزِ حکمرانی ہونی چاہئے تو مجھے اسپین کے مسلمان فلسفی ابنِ باجہ یاد آگئے۔انہوں نے ایک ایسی ریاست کا خواب دیکھا تھاجس میں کسی قاضی یا عدالت کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ اُس کے باشندوں میں جرائم اور فریب کا تصور بھی نہیں تھا حتیٰ کہ وہاں معالج بھی غیر ضروری تھے کیونکہ لوگ ایسی خوراک استعمال کرتے تھے کہ بیماری کا احتمال ہی نہیں ہو سکتا تھا۔ دل چاہتا ہے کہ پاکستان میں بھی کوئی ایسا معاشرہ وجود میں آ جائے۔آئیے سوچتے ہیں کہ پاکستان ایک ایسی ریاست میں کیسے بن سکتا ہے۔ابن باجہ کے خیال میں یہ معاشرہ اکیلے آدمی کی ریاست سے جنم لے سکتا ہے یعنی ہر شخص اپنی ذات کو اپنی ریاست بنالے تو وہ کسی بھی ناکام مملکت کا کامیاب شہری بن سکتا ہے۔انسانی دماغ کی پہلی ضرورت روحانی اور مادی زندگی میں خوشی کا حصول ہے اور یہی چیز اسے باقی جانداروں سے مختلف کرتی ہے۔اس خوشی کی تگ و دو میں ہونے والے انسانی اعمال کے نتائج سے اچھائی اور برائی جنم لیتی ہے۔ اگر فرد اپنی خوشی کی حدود متعین کر لے اور یہ طے کر لے کہ اس کے نزدیک خوشی کیا ہے تو اس کے مقاصدِحیات بھی طے پاجاتے ہیں۔ایسا فرد ایک خالص اور مکمل فرد ہوگااوریہ اسی صورت میں ممکن ہوسکتا ہے جب فرد اپنی تنہائی اور اپنے اکیلے پن کی اہمیت کا ادراک کرلے۔ایسے افراد پر مشتمل مملکت بے عیب مملکت ہوگی۔بے شک یہ طرزِ زندگی بظاہر اس فلسفے کی نفی کررہی ہے کہ فرد قائم ربطِ ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں مگرحقیقت میں ایسا نہیں جو فرد اپنی خوشی کی حد کا تعین کرلیتا ہے وہ باقی سب کچھ دوسرے کیلئے چھوڑ دیتا ہے اور اصل معاشرت دوسرے کیلئے قربانی دینے کا نام ہے۔

پاکستان میں ایسے مکمل فردکیسے جنم لے سکتے ہیں۔یہ سب سے مشکل سوال ہے۔کیسے ممکن ہے کہ کوئی دوسرے کیلئے راستہ چھوڑ دے۔کوئی شخص دوسرے کے کام میں مداخلت نہ کرے۔دوسرے کو محکوم بنانے کی کوشش نہ کرے۔دوسرے پر اثر انداز نہ ہو۔کوئی دوسرے کے نوالے نہ شمار کرے۔میرے خیال میں اس کیلئے سوائے ایک لیڈر کے اور کسی چیز کی ضرورت نہیں جو خود ایسا ہو یعنی اس تبدیلی کیلئے صرف ایک آدمی درکار ہے ایک اکیلا آدمی ، اپنی ریاست رکھنے والا آدمی ۔

پاکستان میں ایسا آدمی کہاں سے آئے گا۔کیا نواز شریف ایسے ہیں،کیا عمران خان ایسا ہے، کیا ڈاکٹر طاہر القادری ایسے ہیں اگر نہیں ہیں تو پھر کیا کیا جائے ۔میرے خیال میں اس کے لئے مایوس ہونے کے بجائے اس عمل کو شروع کیا جائے جو آدمی بناتا ہے۔ ایسے آدمی جو لیڈر بنتے ہیں اور پھر وہ لیڈر قوم بناتے ہیں ۔وہ عمل کیا ہے۔میرے خیال میں وہ عمل بہت چھوٹے پیمانے پر ہونے والا سیاسی عمل ہے جسے بلدیاتی سطح کا سیاسی عمل کہا جا سکتا ہے۔اسی عمل سے لیڈر نکلتے ہیں مگر پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں ہمیشہ اسی سیاسی عمل کو روکتی رہی ہیں صرف اس لئے کہ کہیں کوئی لیڈر پیدا نہ ہوجائے ۔بلدیاتی انتخابات پانچ سال کے بعد بھی نہیں ہونے دیتیں جب کہ ترقی یافتہ ممالک میں یہ بلدیاتی انتخابات ہر سال ہوتے ہیں۔یہاں برطانیہ میں ہرسال نئے کونسلر بنتے ہیں۔ کچھ چلے جاتے ہیں۔اور کچھ دوبارہ منتخب ہوجاتے ہیں پھر انہی کونسلروں میں سے ہر سال کچھ لوگ ممبر آف پارلیمینٹ کا امیدواربننے کیلئے انٹرویو دیتے ہیں جس کا دورانیہ تین روز پر مشتمل ہوتا ہے۔ ان انٹرویوز میں جو لوگ پاس ہوجاتے ہیں سیاسی پارٹیاں صرف انہی کو امیدوار بناسکتی ہیں۔یوں پھر ممبر آف پارلیمینٹ بنتے ہیں اور پھر وہی کونسلر وزیراعظم کے عہدے تک پہنچتے ہیں۔ سو لیڈر بنانے کی جو نرسری ہے ہم نے اسے بند کیا ہوا ہے۔سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں باقاعدہ حکم جاری کیا ہے حتی کہ یہاں تک کہا ہے کہ اگر حکومت انتخابات کی تاریخ دینے میں ناکام رہی تو پھر سپریم کورٹ انتخابات کی تاریخ دے گی مگر الیکشن کمیشن نے معذرت کرلی ہے کہ اس سلسلے میں ابھی تک قانون سازی نہیں ہوئی ۔کیسی قانون سازی بھئی۔

قانون سازی تو موجود ہے جس کے تحت ماضی میں بلدیاتی انتخابات ہوتے آرہے ہیں اب اگر صوبوں نے یا وفاق نے اس سلسلے میں کوئی نئی قانون سازی کرنی ہے اور ابھی نہیں کی تو الیکشن کمیشن کا اس بات سے کیا تعلق ہے الیکشن کمیشن نے اسی قانون کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے ہیں جو موجود ہے۔الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے حکم پر صرف ایک صورت میں معذرت کر سکتا تھا کہ جب قومی اسمبلی یہ قانون بناچکی ہوتی کہ اب پرانے قوانین کے تحت انتخابات نہیں ہوسکتے مگر ایسا کچھ نہیں کیا گیا۔میرے لئے یہ بات بہت تشویشناک ہے کہ جب سپریم کورٹ صدراتی انتخابات وقت سے پہلے کرانے کا حکم دیتی ہے تو الیکشن کمیشن اس پر فوراً عملدرآمد کرتا ہے،چاہے اس کے بعد فخرو بھائی مستعفی ہی کیوں نہیں ہوجاتے مگر جب سپریم بلدیاتی انتخابات کا حکم دیتا ہے تو الیکشن کمیشن بے بنیاد وجہ پیش کرکے معذرت کر لیتا ہے۔سچ تو یہ ہے کہ یہ معذرت سپریم کورٹ کا حکم ماننے سے انکار ہے۔ ایک ریاستی ادارے یعنی الیکشن کمیشن کی معذرت ایک شخص (عمران خان) کی غلطی سے کہیں بڑی ہے اس لئے الیکشن کمیشن کے خلاف اس توہین کا فوراً نوٹس لیا جانا چاہئے تاکہ جمہوریت کی نرسری پھر سے آباد ہوسکے ۔اور ہاں جب سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کا حکم دیا تھاتوہمارے پنجاب کے وزیر اعلی نے فرمایا تھا کہ اگر انہوں نے بلدیاتی انتخابات کرائے تو وہ غیر جماعتی بنیادوں پر کرائیں گے۔کیا کہوں،جنرل ضیاء الحق زندہ باد۔ اس کے سوا کہہ بھی کیا سکتا ہوں ۔ یہ بہت ہی افسوسناک بات ہے جس ملک میں سیاسی پارٹیوں کے لیڈران ِ کرام کی ایسی ضیاء آفرین فکر ہو وہاں اکیلے آدمی کی ریاست کیسے وجودمیں آسکتی ہے۔

280 — شرم ناک

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-280 | ↑ فہرست

شرم ناک

====================

شرم ناک

شرم عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مفہوم”حیا“ کا ہے اور” ناک“ فارسی زبان کا لاحقہ ہے ۔ جیسے ”نم ناک “ زہر ناک “ ”افسوس ناک“ وغیرہ ۔اردو دائرہ معارف العلوم کے مطابق اس لفظ کا پہلامفہوم شرمیلا، شرمگیں اور باحیا کا ہے۔ لغت کے مطابق اردو شاعری میں اس لفظ کا استعمال کچھ اس طرح ہوا ہے

خلوت نہیں محال بتِ شرم ناک سے

دورِ زمانہ حلقہ بیرونِ در تو ہو

اس ترکیب کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ ایسا فعل جس سے خجالت اور شرم لاحق ہو۔ عمران خان نے یقینا اس لفظ کو اسی مفہوم میں استعمال کیا ہے مگر یہ سوال اپنی جگہ پر ہے کہ کیا یہ گالی ہے یا نہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اگر یہ گالی ہے تو پھر کس کس کو نکالی جا چکی ہے۔ منقبتِ حضرت علی میں آسمان کو پڑتی ہوئی یہی گالی دیکھئے

سرمہ ہے چشم ِعرش کا پائے علی کی خاک

قدرِ بلند دیکھ کے گردوں ہے شرم ناک

اس شعر میں دیکھئے شاعر نے یہی گالی کیسے اپنے محبوب کی پلیٹ میں رکھ دی ہے

ملنا رقیب سے ترا کتنا ہے شرم ناک

میں شرمسار خود سے ہوں تیرے مزاج پر

یہ شعر دیکھئے ۔ شبِ وصال کی وضاحت میں شبِ شرم ناک کی ترکیب کیسے استعمال ہوئی ہے،لطف آگیا ہے

احوالِ وصل کچھ تو ہو آنکھوں کے سامنے

دل کہ کرے تلاش شبِ شرم ناک کی

میرا خیال ہے یہاں معاملہ گالی سے زیادہ ”انا“ کا ہے۔ یہ ”انا“ بھی کیا چیز ہے ۔ حضرت اقبال کے پاس پہنچے تومردِ مومن کی ”خودی“ بن جائے اور جنابِ غالب کی گلی میں جانکلے تو عاشق کے ”پندار“ میں ڈھل جائے ۔ میرا عمران خان کو یہی مشورہ ہے کہ وہ غالب کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے پندار کا صنم کدہ ویران کر دیں اور کچھ دیر”طوافِ کوئے ملامت“ کی خوبصورتی سے دل بہلائیں وگرنہ

کھلنا نہیں جنہوں نے یہ ایسے کواڑ ہیں

دونوں طرف اناؤں کے اونچے پہاڑ ہیں

توہین ِ عدالت کے اس مقدمے پرتحریک انصاف کے ایک کارکن نے مجھ سے بڑا ”معصومانہ “ سوال کیا”کہ کیا عمران کا لفظ شرم ناک کا استعمال کیابہت خطرناک ہے، تو مجھے منصور حلاج یاد آگئے جنہیں شبلی کے پھولوں کی چوٹ تختہ دار کی تڑخ سے زیادہ محسوس ہوئی تھی۔

وہ جانتا تھااِس میں یہ بولتا ہے کون

منصور چیخ اٹھا، شبلی جو پھول مارا

جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ چند ریٹرننگ افسروں کی وجہ سے پوری عدلیہ کو بدنام کرنا بری بات ہے توعمران خان کو اس بات کا خیال کرنا چاہئے مگراِن چھوٹی عدالتوں پر بھی کسی کو تو نظر رکھنی چاہئے جن کی کارکردگی پر لوگ نکتہ چینی کرتے سنے جاتے ہیں۔ انتخابات کے دنوں میں بھی اس حوالے سے اکثر شکایات سننے میںآ تی رہیں، جن پر میڈیا میں بھی آواز اٹھائی گئی پولنگ اسٹیشنوں پر دھاندلی کی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں مگر شاید عدیم الفرصتی کی وجہ سے کسی کی نظر ان پر نہیں پڑی۔احمد مشتاق کا ایک شعر یونہی یاد آگیا ہے۔اس منظر نامے سے اس کا تعلق تو نہیں مگر سن لیجئے

میں نے کہا کہ دیکھو یہ میں یہ ہوا یہ رات

اس نے کہا کہ میری پڑھائی کا وقت ہے

جہاں تک عمران خان کے اس بیان کا تعلق ہے کہ میں معافی نہیں مانگوں گا کیوں کہ میں نے عدالت کی توہین نہیں کی ہے تو عمران خان کو اپنے اس بیان پر نظرثانی کرنی چاہئے انہیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ پاکستان میں عدلیہ کی آزادی کیلئے خود انہوں نے کتنی محنت کی ہے سواس وقت ایک نعمت ِ غیر مترقبہ کی حیثیت سے آزاد عدلیہ ہم سب کیلئے ایک محبوبہ جیسی ہے اور محبوبہ کا وقار ملحوظ رکھنا عشاق پر فرض ہوتا ہے۔ اس سے تو ہزار مرتبہ معافی مانگی جاسکتی ہے۔ویسے عمران خان نے چھوٹی عدالتوں کے انتخابات میں کردار پر” شرم ناک“ کا لفظ استعمال کیا ہے۔اس لئے توہین عدالت کا مقدمہ بھی انہی چھوٹی عدالتوں میں ہونا چاہئے تھا۔ سپریم کورٹ کو درمیان میں آنے کی ابھی ضرورت نہیں تھی۔ اب اگرچیف جسٹس کا دھیان اس طرف آہی گیا ہے تو ہمیں معافی مانگ کر آگے بڑھ جانا چاہئے اسی میں ہم سب کی بہتری ہے۔بقول عطاالحق قاسمی

بہتر یہی ہے جاں کی اماں پائیے عطا

اُس شوخ وشنگ یارکے تیور خراب ہیں

281 — قیدیوں کا جلوس

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-281 | ↑ فہرست

قیدیوں کا جلوس

====================

قیدیوں کا جلوس

دہشت گردی کے سرخ گلابوں کی زد میں آیا ہواڈیرہ،پھولوں کاسہرا،سچ تو یہی ہے آج بھی بالکل اسی طرح کا شہر ہے جیسے پاکستان کے دوسرے شہر ہیں۔ وہاں سینما گھر ہیں ،آرٹ سینٹر ہیں ۔ میوزک کی اکیڈمیاں ہیں۔ مشاعرے ہوتے ہیں ۔رقص و نغمہ کی محفلیں آباد ہوتی ہیں ۔شادیوں پربھنگڑے بھی ڈالے جاتے ہیں ۔فائرنگ بھی کی جاتی ہے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان شدت پسندوں کا نہیں،دھڑکتے ہوئے دل رکھنے والے انسانوں کا شہر ہے ۔اس شہر کی خوشبو بھری سہ پہرکے رنگ آنکھوں سے اترے ہی نہیں ہیں۔ یہ تو وہ شہر ہے جہاں سے ذوالفقار علی بھٹو الیکشن لڑے تھے ۔ابھی گزشتہ انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی اس شہر میں کامیاب ہوئی تھی۔یہ شہرصوبہ پختونخوا کا ایک ماڈرن شہرہے ۔ موسموں کی تبدیلیوں کی خبر یہیں سے نکلتی ہے ۔موسمی حالات بتانے والا دوسرا بڑا اسٹیشن اس شہر میں ہے۔ رقبے کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی بھی یہیں ہے۔ جہاں لڑکیاں لڑکے اکٹھے پڑھتے ہیں، یہاں میڈیکل کالج بھی ہے، ریڈیو اسٹیشن ہے،ائیرپورٹ ہے۔

اس کے علاوہ اس شہر میں ایک بہت بڑی فوجی چھاؤنی ہے ۔ شہر کے مشرق میں جہاں تک دریائے سندھ بہتا ہے،اس کے کنارے پر کنٹونمنٹ بورڈ کا ایریا میلوں تک پھیلا ہوا ہے ۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ دفاعی اور انتظامی اعتبار سے یہ شہر ہر طرح سے محفوظ ہے۔شمال میں کینٹ کا ایریا محکمہ موسمیات کے ہیڈ آفس کو چھوتا ہے اور جنوب میں عدالتیں اور حکومتی دفاتر ہیں۔مگر اس وقت میرا موضوعِ سخن ڈیرہ اسماعیل خان کی جیل ہے۔ملتان روڈ پر واقع یہ جیل کینٹ جامع مسجد سے تقریباً ایک میل کے فاصلے پر ہے۔ گاڑی پر صرف چار منٹ کی ڈرائیو ہے۔ ملتان روڈ کینٹ ایریا سے کچھ زیادہ دور نہیں۔ سرکلر روڈ کے ہاف جنوبی سرکل پر ملتان روڈ شروع ہوجاتا ہے۔ سرکلر روڈ آدھے سے زیادہ آرمی کے کنٹرول میں ہے کیونکہ سرکلر روڈ کا تمام مشرقی حصہ کینٹ کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ جیل روڈ پر پولیس لائن بھی ہے یعنی پولیس کی بھاری نفری ہروقت اس بیچاری جیل کے قرب و جوارمیں موجود ہوتی ہے۔اتنی تفصیل درج کرنے کا مقصد صرف یہی ہے کہ اس بات پر غور کیا جائے کہ وہ جیل میں کل پانچ سو بیس قیدی تھے اس میں سے248 فرار ہونے میں کیسے کامیاب ہوگئے ۔ بے شک ڈیرہ اسماعیل خان کو بابِ وزیرستان کہا جاتاہے، یعنی وزیرستان کا دروازہ اس شہر سے صرف ایک گھنٹے کی ڈرائیو پر ٹانک ہے جو وزیرستان کا سرمائی دارالحکومت بھی ہے۔

مگر پھر بھی اتنی آسانی جو کچھ وہاں ہوا ہے وہ نہیں ہو سکتا تھا یہ جملہ کہنا تو بہت آسان ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سینٹرل جیل پر تحریک ِ طالبان کے شدت پسندوں نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا اور 243 خطرناک قیدیوں کو چھڑوا کر لے گئے مگر وہ لوگ جو ڈیرہ اسماعیل خان کو جانتے ہیں انہیں علم ہے کہ یہ جیل کہیں وزیرستان کے پہاڑوں میں نہیں ایک شہری فوجی چھاؤنی کے تقریباً ملحقہ جیل ہے اور پھر یہ سب کچھ چند لمحوں میں بھی نہیں ہوا۔ حقیقت حال یہ ہے کہ حملہ آور بڑے آرام سے تشریف لائے اور بڑے آرام سے اپنے ساتھیوں کو ساتھ لے کر تشریف لے گئے ۔ وہاں سب کچھ ان کی مرضی کے مطابق ہوتا رہا۔ وہ لاوٴڈ اسپیکرز پر اپنے ایک ایک ساتھی کا نام پکارتے رہے ۔ نعرہ ہائے تکبیر کے علاوہ طالبان زندہ باد کے نعرے بھی لگاتے رہے۔ جب ایک ایک کرکے 243 قیدی باہر آئے تو گویا ایک جلوس کا سماں بن گیا اور پھر اس جلوس کو زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا، یہ کوئی نہیں جانتا۔ صوبہ کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ڈی آئی خان سینٹرل جیل پر حملے کو انٹیلی جینس اور دیگر متعلقہ محکموں کی ناکامی قرار دیا ہے جب کہ ایک اخباری اطلاع کے مطابق تین روز پہلے خفیہ ایجنسیاں جیل پر ہونے والے اس حملے کی پیشگی اطلاع دے چکی تھیں۔ بہرحال الحمدللہ سرکاری خبر رسانوں کے مطابق سیکورٹی فورسز نے سینٹرل جیل پر حملہ کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی کارروائی کے بعد جیل کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے تاہم حکام کے مطابق 248 سے 14کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔(مگر یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ان چودہ قیدیوں کا تحریک طالبان سے تعلق نہیں )چھ اہلکاروں سمیت بارہ افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوئے ہیں۔وقوعہ رات میں پیش آیا۔ اگلے دن ڈیرہ شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ نہ صرف ڈیرہ میں بلکہ ٹانک شہر میں بھی کرفیو نافذ کیا گیا۔رہا ہونے والے قیدیوں میں مشہور طالبان کمانڈرز عبدالحکیم اور حاجی الیاس بھی شامل ہیں۔جیل حکام کی رپورٹوں کے یہ جیل ایسی نہیں ہے جس میں خطرناک قیدیوں کو رکھا جاسکے ۔ماضی میں عموماً خطرناک طالبان قیدیوں کو دوسرے صوبوں کی جیلوں میں منتقل کیا جاتا رہاہے۔

اس واردات میں اہم ترین سوال حملے کے وقت کا تعین ہے کہ اس وقت طالبان کو اپنے ساتھیوں کی رہائی کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی ۔اس سوال کے جواب کیلئے بعض مساجد کا رخ کیاجائے جہاں کچھ دماغوں میں بزورِ تلوار عالمگیر غلبہٴ اسلام کی خواہش مچلتی رہتی ہے تو وہاں ان دنوں بلاتفریق ِ شیعہ و سنی ”حزب اللہ“ کی فتح کی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔ دیوبندی اور شیعہ فرقوں کا یہ اتصال یعنی حزب اللہ کے موٴقف پر ایک ہوجانے کو جہاں پاکستان میں شیعہ سنی تفرقہ کے خاتمے کے لئے نہایت مفیدقرار دیا جارہاہے وہاں یہ افواہ بھی گردش میں ہے کہ پاکستان ، افغانستان اور ایران کے مجاہدین جوق در جوق لبنان جارہے ہیں۔

لبنان میں حزب اللہ ایک طاقتور سیاسی تنظیم ہے جو اپنے اتحادیوں کے ہمراہ، لبنان کی گزشتہ کابینہ کا اہم حصہ تھی۔ یہ کابینہ اس سال مارچ میں مستعفی ہوئی۔لبنانی حکومت نے جمعہ کو برسلز پر زور دیا کہ وہ حزب اللہ کے خلاف اقدمات نہ کریں۔ حکومت نے حزب اللہ ملیشیا کو ’لبنانی معاشرے کا لازمی جز‘ قرار دیا۔ گویا لبنانی حکومت حزب اللہ کو دہشت گرد شمار تسلیم نہیں کرتی۔ حزب اللہ کی جانب سے شام میں جاری لڑائی میں شمولیت کے بعد یورپی یونین میں حزب اللہ کے فوجی دھڑے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔

لیکن اس بات کے شواہد موجود نہیں ہیں کہ آیا فی الواقعہ پاکستانی اور افغانی مجاہدین اور طالبان کا رخ اب لبنان کی طرف ہوگیا ہے مگر شام میں طالبان کی موجودگی کی تصدیق خود طالبان کر چکے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان کا کہنا ہے کہ شام میں یہ اڈہ افغانستان میں لڑائی میں حصہ لینے والے ان عرب نژاد جنگجووٴں کی مدد سے قائم کیا گیا ہے جو حال ہی میں شام میں جاری لڑائی میں حصہ لینے کے لئے وہاں گئے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ وہاں طالبان کے مختلف گروپ مخالف قوتوں کا ساتھ دیتے ہوئے ایک دوسرے سے جنگ کریں گے۔

282 — صدر ِ پاکستان کا انتخاب

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-282 | ↑ فہرست

صدر ِ پاکستان کا انتخاب

====================

صدر ِ پاکستان کا انتخاب

ستائیس رمضان المبارک متبرک دن تھا جب پاکستان وجود میں آیا تھا۔ مسلمانوں نے اس دن روزہ رکھا تھا، نمازیں پڑھی تھیں مگر اعتکاف میں نہیں بیٹھے تھے۔سیاسی عمل میں پورے روز شور سے حصہ لیا تھا پھر اس دن غدر کی صورتحال بھی پیدا ہوگئی تھی۔کہیں ہندوؤں کی اور کہیں مسلمانوں کی دکانیں لوٹی گئی تھیں۔ لوگوں نے ایک دوسرے کو قتل کیا تھا۔ مجبور عورتوں نے خودکشیاں کر لی تھیں۔مگر ایک آزاد اسلامی ملک کے حصول کا مقصد ان سب باتوں سے عظیم تر تھا سو یہ تمام باتیں اب صرف تاریخ ِ پارنیہ کا حصہ ہیں مگر سوال پیدا ہوتا ہے کہ تخلیق پاکستان کیلئے ستائیس رمضان المبارک کا دن کیوں طے ہوا۔ یقینا چودہ اگست کی تاریخ طے کرتے ہوئے قائداعظم محمد علی جناح جانتے ہوں گے کہ چودہ اگست ستائیس رمضان المبارک کا مقدس دن ہے سو انہوں نے قیامِ پاکستان جیسے مقدس کام کیلئے اسی مقدس دن کا انتخاب بہتر سمجھا ہو گا اور اگر یہ تسلیم کرلیا جائے کہ اس تاریخ کے طے کرنے میں مسلمانوں کا کوئی ہاتھ نہیں تھا، اتفاق سے وہ دن ستائیس رمضان المبارک کا دن تھا تو یہ اور بھی بڑی بات ہوگی کیونکہ پھر یہ کہنا پڑے گا کہ تخلیقِ پاکستان کیلئے خود اللہ تعالیٰ نے ستائیس رمضان المبارک کادن منتخب کیا تھا۔

پاکستان کی تاریخ میں یہ دن ایک مرتبہ پھر بڑے اہم موڑ پر اتفاق سے آنے والا تھا مگر رہ گیا۔ نئے جمہوری صدر کے انتخاب کادن طے شدہ شیڈول کے مطابق ستائیس رمضان المبارک بن گیا تھا یعنی نئے صدر کے ساتھ اس متبرک دن کی برکتیں بھی شامل ہونے والی تھیں مگر افسوس کہ کچھ نادان دوستوں نے قوم کو اس مبارک موقع سے محروم کر دیا۔ عدالت میں صدارتی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرانے کے لئے درخواست دائر کر دی اور یہ جواز پیش کیا کہ اس دن اراکین ِ پارلیمنٹ عبادت میں مشغول ہوں گے اس لئے ممکن ہے ووٹ ڈالنے نہ آسکیں۔عدالت نے بھی ستائیس رمضان المبارک کی تحریم کا خیال رکھتے ہوئے فوراً تاریخ کی تبدیلی کا آرڈر جاری کر دیا اور نہ سمجھی میں تاریخ پاکستان کے ایک اور مقدس دن کو گنوادیا۔کسی نے یہ سوچا ہی نہیں کہ ستائیس رمضان المبارک کو اگر یہ ملک وجود میں آ سکتا ہے تو صدر کا انتخابی عمل کیوں نہیں انجام دیا جا سکتا تھا۔

پیپلزپارٹی نے اس آرڈر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے صدراتی انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان کردیاہے اوربائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے رضا ربانی نے فرمایا ہے کہ الیکشن مہم کیلئے وقت نہیں دیا گیا۔ اتنا کم وقت ہے کہ میں کوئٹہ یاکراچی جاکر انتخابی مہم نہیں چلا سکتا۔ مجھے ان کے اس بیان پر بھی بڑی حیرت ہوئی۔شاید وہ سمجھتے ہیں کہ اگرانہیں وقت ملاہوتا تو وہ مختلف پارٹیوں کو کچھ لوگوں کو ”لوٹے“ بنانے میں کامیاب ہوجاتے۔مجھے رضا ربانی جیسے شخص سے ایسے بیان کی توقع نہیں تھی۔صدارتی انتخابات کا تو ایک ایک ووٹ گنا ہوا ہے اور اس کا فیصلہ امیدواروں نے نہیں، سیاسی پارٹیوں نے کرنا ہوتاہے پھر نون لیگ کی واضح اکثریت بھی سب کے سامنے ہے ایسے میں اس طرح کا بیان انہیں زیب نہیں دیتا تھا۔

پیپلزپارٹی کا بائیکاٹ بظاہر تو کوئی حیثیت نہیں رکھتا مگروہ اس بات کی خبر ضرور دے رہا ہے کہ پیپلزپارٹی نون لیگ کی حکومت کے خلاف اپنی احتجاجی مہم کا ابھی سے آغاز کرچکی ہے۔تحریک انصاف اگرچہ صدارتی انتخاب میں حصہ لے رہی ہے مگر عمران خان نے بھی احتجاجی تحریک کی تاریخ کااعلان کردیا ہے۔ایسی صورتحال میں نون لیگ متحدہ قومی موومنٹ کے سہارے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے مگر متحدہ کے سہارے میں چکناہٹ بہت ہے، اس پر کسی کا ہاتھ مشکل سے جمتاہے۔ اپنے ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی پچھلے دنوں ان کے سہارے پر اعتماد کیا تھامگر ہاتھ میں صرف چکنائی آئی تھی۔

کچھ قوتیں تحریک انصاف کو بھی مشورہ دے رہی ہیں کہ وہ بھی صدراتی انتخابات سے بائیکاٹ کااعلان کردے اگر تحریک انصاف نے انتخابات والی رات یہ فیصلہ کرلیا تویہ صدارتی انتخابات سچ مچ منسوخ کرنے پڑجائیں گے اور میری اطلاع کے مطابق کچھ ایسا ہی ہونے والا ہے۔ شیخ رشید نے انتخاب سے بائیکاٹ کرتے ہوئے عمران خان کو جو مشورہ دیا ہے اس پر مسلسل غور ہورہا ہے شیخ رشید نے اپنے مشورے میں کہا ہے کہ ”ممنون حسین کو پاکستان کا صدر بنانا اٹھارہ کروڑ عوام کی توہین ہے، وہ موزوں آدمی نہیں ہیں ۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جو بہت زیادہ طاقتور لوگ شیخ رشید کے ووٹر ہے یہ مطالبہ دراصل ان کی طرف سے ہے۔ سو بہتری اسی میں ہے کہ ن لیگ صدراتی انتخاب ستائیس رمضان المبارک کو ہی کرائے اور تمام سیاسی پارٹیوں کو اس میں شریک ہونے پر راضی کرے۔

کچھ لوگ یہ بھی لکھ رہے ہیں کہ آئندہ صدر کی حیثیت چوہدری فضل الٰہی والی ہوگی اور ساتھ یہ لطیفہ بھی درج کر دیا کہ ان دنوں اچانک راولپنڈی کی دیواروں پر یہ نعرے لکھا ہوا نظر آنے لگا کہ”چوہدری فضل الٰہی کو رہا کرو“۔ ایجنسیوں نے تلاش شروع کردی کہ یہ نعرہ کون لکھ رہا ہے آخر کار وہ ایک کمبل پوش کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ جب کمبل اتارا گیا تو وہ خود چوہدری فضل الٰہی تھے یعنی ممنون حسین بھی دیواروں پر اپنی آزادی کیلئے خود نعرے لکھتے پھر رہے ہوں گے حالانکہ یہ بات قطعاً درست نہیں۔ بے شک اٹھارہویں ترمیم میں صدر سے بہت اختیارات واپس لے لئے ہیں مگر بہت سے اختیارات رہنے بھی دیئے گئے ہیں۔ پاکستان کا آئندہ صدر بے شک قومی اسمبلی نہیں توڑ سکے گا مگر وہ اتنا بھی کمزور نہیں ہوگا کہ اہم ترین معاملات میں اپنی ٹانگ نہ اڑا سکے۔

283 — ن لیگ کے حق میں کلمہٴ خیر

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-283 | ↑ فہرست

ن لیگ کے حق میں کلمہٴ خیر

====================

ن لیگ کے حق میں کلمہٴ خیر

چوہدری سرور کے گورنر پنجاب ہونے کے امکانات پر بہت سے لوگ ناراض ہیں۔ اس سلسلے میں کئی بیانات شائع ہوچکے ہیں، بہت سے کالم بھی لکھے جا چکے ہیں۔کسی نے انہیں ”لاٹ صاحب “کہہ کر مخاطب کیا ہے تو کسی نے ”ان کیلئے امپونڈ گورنر“ کی اصطلاح استعمال کی ہے۔ میں نے تکلیف زدہ احباب کے پیٹ کے ایکسرے کرنے کی کوشش کی ہے تو معلوم ہوا ہے کہ اس درد کا سبب صرف اتنا ہے کہ وہ برطانیہ سے کیوں آئے ہیں۔ بھئی وہ چلے گئے تھے اس لئے واپس آئے ہیں۔ بے شک انہوں نے برطانوی شہریت حاصل کر لی تھی مگر پاکستانی شہریت چھوڑی نہیں تھی پھر اب واپس آتے ہوئے انہوں نے برطانیہ کو برطانوی شہریت لوٹا بھی دی ہے مگر تکلیف ہے کہ ختم نہیں ہو رہی۔ کیا یہ بری بات ہے کہ وہ برطانوی پارلیمینٹ کے ممبر رہے ہیں اس وقت بھی ان کا بیٹا پارلیمینٹ کا ممبر ہے اور بھی انہیں بے شمار کریڈٹ حاصل ہیں اور اس بات پر تمام صاحبانِ تکلیف متفق بھی ہیں کہ ان میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں۔ ان کے اندر ایک پاکستانی کا دھڑکتا ہوا دل بھی ہے اور ان کے پاس معاملات کو سمجھنے اور انہیں حل کرنے کی وہ صلاحیت بھی ہے جو برطانوی قوم کاخاصا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ انہیں پنجاب کا گورنر نہیں لگانا چاہئے کیونکہ یہ قطعاً کوئی ایسا عہدہ نہیں جس پر متمکن شخصیت پاکستان یا پنجاب کی بہتری کیلئے کوئی اہم کردار ادا کر سکے، اس لئے چوہدری سرور گورنر بننے کے بعد صرف دستخط کیا کریں گے یعنی یہ گورنری انہیں دینا،انہیں ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ نون لیگ کو چاہئے کہ ان سے کوئی اہم کام لے جس سے پاکستان کو کوئی فائدہ ہو۔اگر پاکستان اور بھارت کی تاریخ پر غور کیا جائے تو وہ تمام بڑے آدمی جنہوں نے پچھلی صدی میں برصغیر میں کوئی اہم کردار ادا کیا وہ تمام ”لندن پلٹ“ لوگ تھے۔ اس لسٹ میں قائداعظم اور مہاتماگاندھی کے نام بھی آتے ہیں، علامہ اقبال اور نہرو بھی شامل ہیں۔ میرے خیال میں تو اس وقت اگر پاکستان کو کوئی تاریکیوں سے نکال سکتا ہے تو وہ صرف وہی پاکستانی ہیں جو یورپ میں بیٹھے ہیں جن کے دل میں اپنے وطن کا درد بھی ہے جو ترقی یافتہ قوموں کی ترقی کے راز سے بھی واقف ہوچکے ہیں۔ وہ اپنے ملک سے بے لوث محبت کرتے ہیں انہوں نے کبھی یہ بھی نہیں کہا کہ ہم ہر سال اربوں ڈالر بھیج کر پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے روکے ہوئے ہیں۔

پھر موجودہ آئین کے تحت گورنر کی صرف آئینی حیثیت ہے وہ صوبہ کی تہذیبی اور ثقافتی سربراہ ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے برطانیہ ملکہ، برطانیہ کی سربراہ ہے ۔سو ایک گورنر کا کام زندگی کی خوبصورتیوں کو آگے بڑھانے سے زیادہ اور کچھ نہیں ہوتا مگر مجھے بہت افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اس عہدے کا طویل عرصے سے غلط استعمال ہوتا آرہا ہے۔ اکثر پارٹیوں نے اس عہدے کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا ہے ۔جس کی وجہ سے کبھی کوئی جاگیردار آکر گورنر ہاؤس میں بیٹھ جاتا ہے،کبھی کسی ریٹائرڈ جنرل کی قسمت جاگ پڑتی ہے۔

میرے نزدیک نون لیگ کے پاس اس عہدے کیلئے سب سے بہتر شخصیت عطاالحق قاسمی کی ہے ۔عطاالحق قاسمی پنجاب کے ویسے گورنر ثابت ہوسکتے ہیں جیسا یہ عہدہ ہے بلکہ ان کے گورنر بننے سے پنجاب کی گورنری کو بھی چار چاند لگ جائیں گے کیونکہ یہ طے شدہ بات ہے کہ ایک ادیب ایک بڑے مزاح نگار ،ایک لاجواب ڈرامہ نگاراور ایک شاعر ہونے کی حیثیت سے وہ پہلے بھی ایک گورنر سے کہیں بڑی شخصیت ہیں، گورنر تو آتے جاتے رہتے ہیں ۔خود سوچئیے تاریخ کے دامن میں کتنے گورنر زندہ ہوں گے مگر تاریخ کے دامن میں کبھی کوئی عطاالحق قاسمی مرا نہیں۔(بلھے اساں مرنا ناہیں قبر پیا کوئی ہور) جہاں تک میری معلومات کا تعلق ہے نواز شریف اور شہباز بھی اس حقیقت کو سمجھتے ہیں مگر شاید ادرگرد کے ان پڑھ حواریوں کیلئے عطاالحق قاسمی کی گورنری تعجب خیز بات ہے۔ مجھے یاد ہے نجم سیٹھی کے وزیراعلیٰ بننے پر ایک وڈیرے نے کہا تھا”صحافیوں کو کچھ زیادہ ہی سر چڑھا رہے ہیں زرداری اور نواز شریف“۔ وہ کسی ایسے آدمی کوکس طرح گورنربنتا ہوا دیکھ سکتے ہیں جواب بھی دوپہر کے کھانے کے وقت نواز شریف کوخان بابا کے ریستوران پر لے جائے ۔مجھے یاد ہے جن دنوں قاسمی صاحب ناروے میں سفیر ہوا کرتے تھے کچھ دنوں کیلئے پاکستان آئے ہوئے تھے میں اسلام آباد لاہور انہیں ملنے کیلئے آیا تو وہ دوپہر کے وقت چھولے کھانے کیلئے مجھے نیلا گنبد میں غلام رسول کی دکان پر لے گئے اور ہم نے عام لوگوں کے ساتھ انہی بینچوں پر بیٹھ کر چھولے کھائے جن پر برسوں سے بیٹھ کر کھاتے آرہے تھے یقینا یہ ساری خبریں اہلِ اقتدار کے پاس بھی ہوں گی۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ قاسمی صاحب کو اس وقت تک کوئی ایسا عہدہ نہیں دیا جاسکتا جب تک وہ اپنی کلاس نہیں تبدیل کر لیتے ۔تو ان لوگوں کیلئے ایک اطلاع ہے کہ مکمل طور پر نہ سہی مگر جزوی طور پرہم دوستوں نے کسی حدتک ان کی کلاس تبدیل کرادی ہے اب وہ جب برطانیہ آتے ہیں تو اکانومی کے بجائے بزنس کلاس میں سفر کرتے ہیں اور اس میں ہمارے دوست احسان شاہد کا بڑا کردار ہے۔ہاں تو بات ہورہی تھی عطاالحق قاسمی کی گورنری کی ۔اس گورنری کے عطاالحق قاسمی کو نقصانات بھی بہت ہیں ۔سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ اب جو کچھ اس کے دل میں آتا ہے وہ کہہ دیتے ہیں گورنر کے بعد ان سے یہ آزادی کی نعمت ان کا عہدہ چھین لے گا۔مگر میں یہ بھی جانتا ہوں کہ وہ کسی حد تک سچ لکھنے سے پھر بھی باز نہیں آئیں گے اور شاید وجہ یہ ہے کہ انہیں ابھی تک گورنر نہیں بنایا گیا وگرنہ ان کے گورنر بننے کے متعلق جتنی خبریں شائع ہوچکی ہیں انہیں دیکھتے ہوئے نواز شریف بہت پہلے ان کی گورنری کااعلان کرچکے ہوتے۔

مجھے یہ معلوم ہے کہ میرے کالم کے شائع ہونے کے بعد ان کے گورنر بننے کے امکانات اور بھی کم ہو جائیں گے کیونکہ میں نے نون لیگ کے حق میں کبھی کلمہٴ خیر نہیں کہا اور اس کا امکان ابھی تک تو دکھائی نہیں رہا۔ ہاں اگر عطاالحق قاسمی جیسی کسی شخصیت کو نون لیگ پنجاب کا گورنر لگا دے تو شاید میں بھی کلمہٴ خیر کہنے پر مجبور ہوجاؤں۔

284 — لیاری سے ہجرت

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-284 | ↑ فہرست

لیاری سے ہجرت

====================

لیاری سے ہجرت

سپریم کورٹ نے کہاہے ”لوگ لیاری سے ہجرت پر مجبور گئے ہیں۔وقت نے اس ہجرت کی کالک صرف ہمارے چہروں پر نہیں لگائی اکیسویں صدی کے ماتھے پر بھی تھوپ دی ہے۔میں ابھی بیسویں صدی کے شہر سے اس امید کے ساتھ نکلا تھا تھا کہ اگلادیار روشنیوں اور خوشبوؤں سے بھرا ہوا ہو گامگر اس وقت مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ میں انسانی تاریخ کے انتہائی بد قسمت موڑ پر کھڑا ہوں۔گھور اندھیرے آنکھوں میں چبھنے لگے ہیں۔تاریکیاں دل و دماغ تک اترنے لگی ہیں۔امن ،سلامتی اور عافیت کا نگر کونسا ہے۔کون نہیں جانتاکہ ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسا نیت کا قتل ہے ۔رنگ ، نسل ، وطن ، مذہب، اور زبان کا اختلاف کسی بھی انسان کے قتل کا جواز نہیں بن سکتا۔انسان کا خون مقدس ہے ۔خون کوئٹہ شاہراہوں پر بہے یا کراچی کی گلیوں میں اس کے تقدس میں کوئی فرق نہیں آتا۔کوئی ہے جو روشن لفظوں میں آسمان کی چھاتی پر کندہ کردے کہ لہو کی کوئی داستان اب کہیں نہیں لکھی جائے گی۔اب کسی ماں کا کلیجہ ٹکڑے ٹکڑے نہیں کیا جائے گا۔اب کسی بچے کے مقدر پر یتیمی کی مہر نہیں لگائی جائے گی۔کوئی ہے جو دیار عیسویں کی اکیسویں گلی میں امن کی پکار عام کرے ۔سلامتی کے علم بلند کرے۔انسان کو روشنی دے بینائیاں دے بصیرتیں دے کہ وہ اندھا ہو کر اپنے گھر کو آگ لگا رہا ہے۔کوئی ہے جو مظلوموں کی ہجرتوں کو روک لے ۔ہر دروازے سے دستک واپس آرہی ہے ۔کوئی یاں ہے کہ نہیں۔”نہیں کوئی نہیں “اس چیختی ہوئی خاموشی پرنواب امیر محمد خان یاد آگئے ہیں وہ جب مغربی پاکستان کے گورنر ہوتے تھے تو فاروق روکھڑی نے کالاباغ شہر کے حوالے سے کہا تھا:

کوئی تاں نشانی دس چناں توں پیار دی

کیوں گھٹ گئی ہے آبادی تیڈے شار دی

کوٹھیاں دا کاٹھ پٹ چلے کمزور وے

(کوئی بات کوئی ایسا حوالہ کہ کبھی تم اہل شہر کے ساتھ پیاراور محبت سے پیش آئے ہو۔بتاؤ کہ کیوں تمہارے شہر آبادی کم ہوگئی ہے ۔ وہ اپنے مکانوں کا کاٹھ کباڑ اٹھا کر کمزور جا رہے ہیں)جہاں ظلم گلیوں میں کروٹیں لیتا ہو ۔جہاں بندوق کی اندھی گولی زندگی کے تعاقب میں رہتی ہو ۔جہاں سر اٹھا کر چلنے والوں کے جنازے اٹھتے ہوں۔جہاں پولیس اور رینجر قاتلوں سے منہ چھپاتی پھرتی ہو ۔جہاں مائیں صرف جوان بیٹیوں کی لاشوں پر بین کرتی ہوں۔جہاں انصاف کی آنکھوں میں سلائیاں پھیر دی گئی ہوں۔جہاں صرف موت کی انجمن آباد ہو۔جہاں کچھ ہوجانے کا واہمہ اکثر سچ بن جاتا ہو۔جہاں پیشہ ور قاتل صاحبِ عزو جاہ ہوں اُس بستی سے لوگ ہجرت نہ کریں تو اور کیا کریں۔ہزاروں لوگوں کی اِس ہجرت کو”لیاری سے ہجرت“ کا نام دیا گیا ہے حالانکہ حقیقت میں یہ کراچی سے ہجرت ہے ۔اگر مسئلہ صرف لیاری کا ہوتا تو ہجرت کرنے والے بدین اور ٹھٹھہ کا رخ نہ کرتے ،لیاری کو چھوڑ کر کراچی کے کسی اور علاقے میں آباد ہوجاتے ۔یہ بہت کڑوا سچ ہے کہ لوگوں کومسلسل کراچی ہجرت کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔مگر شاید ابھی آسمان زمین سے مایوس نہیں ہوا۔ابھی کچھ لوگ موجود ہیں

مجھے قسم ہے کھجور کی ٹوٹی ہوئی شاخ کی طرح افق کی گود میں گرتے ہوئے چاند کی ۔۔مجھے قسم ہے شام کے کشکول میں کھنکھناتے سکے کی طرح گرتے آفتاب کی ۔۔مجھے قسم ہے صحن کی کچی دیوارسے اونچے لگائے گئے اس چالیس واٹ کے بلب کی جس سے لوڈشیڈنگ کے باوجودہمسائے کا بے چراغ گھر بھی کچھ کچھ روشن ہے۔۔کچھ لوگ رات کے سینے میں خنجر پیوست کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ابھی امید کا چراغ بجھا نہیں ابھی ہمارے سینوں میں دل دھڑکتے ہیں مگر میں کیا کروں مجھے یہ سچ بھی معلوم ہے کہ دل تو بھیڑے کے سینے میں دھڑکتا ہے اور تاریخ بتاتی ہے کہ زیادہ تر کج کلاہ بھیڑے ہی ہوتے ہیں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمارے موجودہ حکمرانوں کو شرفِ انسانیت کے مقامِ سے گرنے نہ دے۔اور ہم سب جو ایک خوبصورت حال کے خواہش مند ہیں۔ہمیں بھی اپنی یہ تمنا کسی ڈسٹ بن میں پھینک کر ایک روشن مستقبل کیلئے تگ و دو کرنی چاہئے۔شایدیہی تگ و دوزمانہ حال میں بھی کچھ بہتری لے آئے۔وگرنہ اندھیروں میں تو چراغ جلائے سکتے ہیں ۔ تاریک گلیوں میں لائٹس تو لگائی جا سکتی ہیں۔ حکومتی تندوروں پر دو روپے کی روٹی توبیچی جا سکتی ہے۔غربیوں کے میلے میلے بچوں کیلئے اجلے اجلے سکول تو کھولے جا سکتے ہیں۔بے نظیر انکم سپورٹ سے کسی بیمار بڑھیا کی دوائی توخریدی جا سکتی ہے ۔مگر نظام نہیں بدلا جا سکتا۔صبح نہیں ہوسکتی۔

میں جب شبِ تاریک رکھوالوں کی طرف دیکھتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ ہم عجیب و غریب ظالموں کے درمیان گھرے ہوئے ہے جنہیں کانٹوں کو گلاب بنانے کا فن آتا ہے جو شعلوں کو شبنم میں ڈھالنے کا ہنر جانتے ہیں ۔جواندھے غاروں کو کہکشائیں صرف قرار نہیں دیتے ثابت بھی کرتے ہیں۔جن سے ہاتھ ملایا جائے تووہ ہاتھ کاٹ لیتے ہیں مگربہتا ہوا لہوبھی اس واردات کی خبر دینے پر آمادہ نہیں ہوتاوہ ایسے آئینہ دکھانے لگتے ہیں کہ آنکھیں نکال لیتے ہیں، گیت سنانے کی فرمائش کرتے ہیں اورزبان کاٹ لیتے ہیں۔پھراسی لکنت بھری آواز کو تمغوں سے بھی سرفراز کرنے لگتے ہیں۔کیا کہوں ہمیں نادیدہ ستم گروں کے ایک عجیب و غریب لشکر اپنے محاصرے میں ہے ،میں اُن کیلئے حضرت علی کا ایک پیغام درج کر رہا ہوں۔ممکن ہے اسے پڑھ کر کوئی لپکتا ہوا خنجرٹھہر جائے۔کوئی کمان سے نکلا ہوا تیر واپس پلٹ جائے ۔

”تمہارے سروں میں دماغ نہیں غلاظت بھری ہوئی ہے تمہاری آنکھیں خناسوں کے گھونسلے ہیں جہاں سے فتنے جھانکتے ہیں۔ تمہاری زبانوں سے سانپ جھڑتے ہیں۔ ڈرو اپنے ہاتھوں سے کہ وہ تمہارے ہی گلے گھونٹنے کو تم پر لپکنے والے ہیں“۔

285 — بیچارے الطاف حسین

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-285 | ↑ فہرست

بیچارے الطاف حسین

====================

بیچارے الطاف حسین

الطاف بھائی کی زندگی خطرے میں ہے۔”یاسلامُ‘ کا ورد جاری رکھیئے ۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ برطانوی میڈیا رپورٹ سے متحدہ کے خلاف باقاعدہ ”عالمی سازش“ کا آغاز ہوگیا ہے۔پتہ نہیں عالمی طاقتیں بیچارے الطاف حسین کے خلاف کیوں ہو گئی ہیں ۔وہ تو بڑے نستعلیق آدمی ہیں ۔شعر و شاعری سے شغف رکھتے ہیں ،کوثر و تسنیم سے دھلی ہوئی اردو بولتے ہیں ۔زرداری ہاؤس والے کہتے ہیں صدر زرداری کی اردو انہی کے ساتھ مسلسل ٹیلی فونک گفتگو کے سبب اتنی نکھر آئی ہے وگرنہ وہ تو پوچھا کرتے تھے فرزانہ راجہ چلا گیا ہے مولانا فضل الرحمن آئی ہے ۔الطاف حسین آرٹ کے بھی دلدادہ ہیں ،موسیقی کو روح کی غذا سمجھتے ہیں ،دھیمے دھیمے سروں کے شیدائی ہیں ۔خود بھی بڑے سریلے ہیں ،ایسے ایسے سُر لگاتے ہیں کہ روایتی محاورے کے مطابق پانیوں میں آگ لگ جاتی ہے ۔لباس پہنے کی ڈھنگ بھی انہیں آتا ہے رنگوں کے تناسب کو بھی سمجھتے ہیں اور زیادہ بھاری بھرکم ملبوسات بھی نہیں پہنتے ۔لوگوں کا کیا ہے وہ تو کہتے رہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے جسم کو ڈھانپنے کیلئے سارے کراچی کو ننگا کردیا ہے ۔وہ کھانا بھی بڑے ذوق و شوق سے بناتے ہیں۔سنا ہے بڑے بڑے شیف ان کے سامنے پیاز کاٹنے کا حوصلہ نہیں کرتے۔پچھلے دس برس، لندن کے کچن میں ان کے بنانے ہوئے کھانوں سے اٹھتی ہوئی خوشبوئیں اسلام آباد میں صدر ہاؤس کی ڈائینگ ٹیبل تک محسوس کی جاتی رہی ہیں ۔مجھے لگتا ہے الطاف حسین کے خلاف یہ سازش بھی اسی عالمی سازش کا حصہ ہے جس کی خبر صدر زداری نے انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے دی تھی کہ ہم انتخابات میں عالمی اداروں کی سازش کا شکار ہوئے ہیں

میں نے کل ایک انگریز دوست سے پوچھا ”یار یہ تمہارے جی ایٹ کے ممالک نے ہمارے الطاف حسین کے خلاف سازشیں کیوں شروع کردی ہیں ہم لوگ ان سازشوں کی وجہ سے بہت خوف زدہ ہیں ۔ کراچی میں لاکھوں لوگ تمہاری وجہ سے ”یاسلامُ “ کا مسلسل ورد کر رہے ہیں ۔یعنی الطاف حسین کی سلامتی کی دعائیں مانگ رہے ہیں ۔آخر بیچارے نے تمہارا نقصان کیا گیا ہے۔تم لوگوں نے منی لانڈرنگ کے قانون کا غلط استعمال کرتے ہوئے ان کے خلاف کیس بنا لیا ہے۔منی لانڈرنگ کا کیس تو تم لوگ تب بناتے جب منی لانڈرنگ کا رخ پاکستان کی سمت ہوتا۔اس کیس میں منی تو پاکستان سے برطانیہ آئی ہے۔برطانیہ کا فائدہ ہی فائدہ ہوا ہے۔پھر تم نے انہیں ان کے ایک عزیز دوست کے قتل کے معاملہ میں مشکوک قرار دے رکھا ہے۔حالانکہ وہ ریاست ہائے متحدہ قومی موومنٹ کا اندرونی معاملہ ہے ۔بند کردویار یہ عالمی سازش“بدقسمتی سے میرا وہ انگریز دوست الطاف حسین کوجانتاہی نہیں تھااس نے میری ساری گفتگو کو لایعنی قرار دیتے ہوئے کہاکہ”برطانیہ میں قتل کا کیس تو اتنا زیادہ سنگین نہیں مگرمنی لانڈرنگ زیادہ سنگین جرم ہے “

بیچارے الطاف حسین کے سینے پر یہ تمغہ بھی سجادیا گیا ہے کہ انہوں نے ٹونی بلیئر کو ایک خط لکھا تھا جس میںآ ئی ایس آئی کے خلاف ایسی معلومات فراہم کرنے کی پیش کش کی گئی تھی جو ثابت کردیں گی کہ دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کے پسِ منظر میں آئی ایس آئی کامنظرنامہ ہے ۔اس الزام پر بھی آنکھ والوں کے بہت سے تحفظات ہیں۔ایک تو یہ کہ انہیں ایسے گوہرِ گراں مایہ کی فراہمی کیلئے ٹونی بلیئر کوخط لکھنے کی ضرورت ہی نہیں تھی ۔وہ خود ایک عالمی شخصیت ہیں اور ایسے موتی خریدنے والے عالمی اداروں کے ساتھ ان کے برسوں پرانے روابط چلے آرہے ہیں۔ ٹونی بلیئرجیسے عوامی آدمی کوکسی ایسی ڈیل شامل کرنے کی توقع الطاف حسین سے نہیں کی جا سکتی ۔پھر انہیں یہ بھی معلوم ہے برطانوی وزیر اعظم تک پہنچنے کیلئے ہر خط کوکئی غیر اہم لوگوں سے بھی گزرپڑتا ہے۔سو وہ خفیہ نہیں رہ سکتا۔دوسری بات یہ ہے کہ جب ٹونی بلیئر وزیراعظم تھا اس وقت پرویز مشرف پاکستان کے صدر ہوا کرتے تھے۔وہ پرویز مشرف جن کے بارے میں ریاست ہائے متحدہ قومی موومنٹ کے لوگوں کا خیال تھا کہ وہ اسلام آباد سیکٹر کے انچارج ہیں سواُن کے دورِ حکومت میں الطاف بھائی بھلا کیسے آئی ایس آئی کے خلاف ہو سکتے تھے۔

الطاف حسین کے حوالے سے بی بی سی کی رپورٹ پربے شمار تبصرے پڑھنے اور سننے کو ملے۔ان میں سے ایک تبصرہ مجھے بہت پسند آیاکسی شوخ نے فیس بک کی محراب پر لکھا تھا کہ ”بی بی سی نے پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے1965میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی سپاہی اس وقت لاہور جمخانہ میں صبح کا ناشتہ کر رہے ہیں جسے الحمدللہ پاکستان کے سپاہیوں نے غلط ثابت کر دیا تھا۔اب دوسری مرتبہ پاکستان دشمنی کا کھلم کھلا اظہار کرتے ہوئے بی بی سی نے الطاف بھائی پربیہودہ الزامات عائد کئے ہیں جنہیں انشااللہ متحدہ کے سپاہی غلط ثابت کر دیں گے۔“میری دعائیں متحدہ کے سپاہیوں کے ساتھ ہیں۔متحدہ کے سپاہیوں سے اس سلسلے میں درخواست ہے کہ وہ ”یا سلامُ “ کے ساتھ ساتھ ” یاحفیظُ “ بھی شروع کردیں ۔زیادہ بہتر نتائج نکل سکتے ہیں۔

شاعر ہوتے بہت نرم دل ہیں جیسے۔۔ الطاف بھائی ۔سنا آج کل”برے دنوں میں بوری کی یاد“جیسی نظمیں صفحہ ء ہستی پررقم کررہے ہیں۔زمین ان کے کئی دیوانوں کو اپنے سینے میں محفوظ کر چکی ہے ۔وقت بس آخری دیوان کے انتظار میں ہے ۔

286 — جلا وطنی کا تمغہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-286 | ↑ فہرست

جلا وطنی کا تمغہ

====================

جلا وطنی کا تمغہ

الطاف حسین نے ایک عجیب وغریب بیان دیا ہے کہ برطانوی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میری جان لے سکتی ہے ۔میں مسلسل یہی سوچ رہا ہوں کہ برطانوی حکومت ان کی جان کیوں اور کیسے لے سکتی ہے ۔ان کے خلاف عمران فاروق کے قتل کے سلسلے میں تحقیقات ہورہی ہیں خدانخواستہ اگر وہ مجرم ثابت ہوگئے تو پھر بھی ان کی زندگی کو یہاں کوئی خطرہ نہیں کیونکہ برطانیہ میں موت کی سزا ہے ہی نہیں۔ یہاں کسی بھی مجرم کو موت کی سزا نہیں دی جا سکتی۔اگرالطاف حسین کو خدشہ ہے کہ برطانوی ایجنسیاں کسی غیر قانونی طریقے سے ان کی جان لے لیں گی تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ انہوں نے ایسا کونسا کارنامہ سرانجام دیا ہے کہ ایسی کوئی امکانی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔یقینا اس بات کا علم خود الطاف حسین کو ہو سکتا ہے مگر کیوں ۔ ایسی کونسی بات ہو سکتی ہے ۔کیا صرف اس لئے کہ ان سے ایک قتل کے مقدمہ کی تفتیش کی جارہی ہے اور اگر انہیں اپنی برطانوی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے خطرہ ہے تو وہ پاکستان چلے جائیں۔ میرے خیال میں الطاف حسین سب سے زیادہ محفوظ پاکستان میں ہوں گے وہاں وہ اپنے اردگرد انسانی جسموں کی دیوار کھینچ سکتے ہیں ۔حکومتوں اور فوج کے ساتھ معاملات طے کر سکتے ہیں ۔ پاکستان جانے کا ان کا پروگرام تو تھا مگر لگتا ہے پرویز مشرف کے انجام سے فکر مند ہو گئے ہیں چلو اگر پاکستان میں بھی حالات سازگار نہیں تو جنوبی افریقہ کی طرف تو رختِ سفر باندھ سکتے ہیں جہاں ان کے بہت سے دوسرے ساتھی بھی مقیم ہیں اور انہیں یہ کام جلدی کرنا چاہئے کیونکہ ابھی برطانوی پولیس نے ان پر اس بات کی پابندی عائد نہیں کی کہ ملک سے باہر سفر نہیں کر سکتے،کچھ دنوں کے بعد ممکن ہے یہ پابندی بھی لگ جائے۔

الطاف حسین نے اپنی تقریر میں برطانیہ کے خلاف بہت سی باتیں کی ہیں۔ انہیں اِن دنوں 1857ء کی جنگ آزادی کے دوران برطانوی افواج کی طرف سے درختوں سے لٹکائے گئے مجاہد بھی بہت یاد آرہے ہیں۔ بھگت سنگھ بھی ان کی نگاہوں میں گھوم رہا ہے ۔جلیانوالہ باغ میں جنرل ڈائر کے حکم پر شہید ہونے والے بھی یاد آرہے ہیں ۔جیلوں میں چکّی پیستے ہوئے حسرت موہانی اورمولانا شبیر عثمانی کی یاد بھی انہیں ستا رہی ہے ۔لوگ کہتے ہیں کہ الطاف حسین کو ان لوگوں کی یاد اس وقت کیوں نہیں آئی تھی جب انہوں نے ملکہ برطانیہ سے وفاداری کا حلف اٹھاتے ہوئے عہد کیاتھا کہ ”میں الطاف حسین اللہ تعالیٰ سے عہد کرتا ہوں کہ برطانوی شہریت حاصل کرنے کے بعد برطانوی قانون کے مطابق عزت مآب ملکہ الزبتھ دوم، ان کے ورثا اور جانشینوں کا تابعدار رہوں گا“ اس کے ساتھ سلطنت برطانیہ کے ساتھ وفاداری کا عہد کرتے ہوئے کہا تھاکہ ”میں ہمیشہ برطانیہ عظمیٰ کا وفادار رہوں گا اور اس ریاست میں رائج قوانین، حقوق اور آزادیوں کا احترام کروں گا، میں برطانیہ کی جمہوری اقدار کی پاسداری کروں گا اور صدق دل سے ان تمام قوانین اور ذمہ داریوں کا پابند رہوں گا جو برطانیہ میں رائج ہیں“۔ بہرحال اچھے لوگوں کی یاد الطاف حسین کو آئی ہے چاہے دیر سے ہی آئی ہے اور یہ ایک خوش آئند بات ہے ۔ایک اور بات بھی الطاف حسین نے بڑی اچھی کی ہے کہ حضرت ابوذر غفاری دولت مندوں اور سونے کا لباس پہنے والوں پر لعن طعن کیا کرتے تھے اور اس جرم میں انہیں شہر بدر کردیا گیا تھا، مجھے بھی جلاوطن کردیا گیا ہے۔کچھ دوست الطاف حسین کے سینے پر جلاوطنی کا تمغہ دیکھ کر بہت پریشان ہیں وہ الطاف حسین کو سمجھانا چاہتے ہیں کہ وہ تو جلاوطن ہو ہی نہیں سکتے ان کے پاس تو دہری شہریت موجود ہے اوردو وطن کسی کسی کے نصیب میں آتے ہیں ، سو انہیں کون جلاوطن کر سکتا ہے ۔

الطاف حسین نے یہ فرمایا ہے کہ اگر حق کی بات کرنا ، غریب ہاریوں ، کسانوں اورمحنت کشوں کو حق دلانے کی بات کرنا سوشلزم ہے تو میں سوشلسٹ ہوں، اگر یہ بات کرنا کمیونزم ہے تو میں کمیونسٹ ہوں ۔میں تو ان کی انسان دوستی کا بڑے عرصہ سے قائل ہوں۔ ویسے کچھ دوستوں کا مشورہ ہے کہ ابھی جو دو برطانوی بنکوں کے لاکرز سے ہیرے جوہرات ملے ہیں، الطاف حسین کو چاہئے کہ انہیں فوری طور پر برطانوی حکومت سے واپس لے کر غریبوں میں تقسیم کردیں۔

الطاف حسین نے یہ بھی کہاکہ مجھ سے پوچھا جارہا ہے کہ پیسہ کہاں سے آتا ہے کیا انہیں نہیں معلوم کہ میرے لاکھوں کروڑوں چاہنے والے خاموشی سے آکر عطیہ کرتے ہیں ، عطیہ کی رسید بھی نہیں کٹواتے کہ یہ صرف آپ کیلئے ہے۔ ان پر اعتراض کیا جاتا ہے مگر پاکستان کے دیگر لیڈر جن کی اربوں پونڈ کی جائیدادیں ہیں ان سے پیسے کے بارے میں اس لئے نہیں پوچھا جاتا “اگرچہ یہ الطاف حسین نے بڑی اچھی بات کی ہے مگر انہیں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ پیسے کے بارے میں پوچھ گچھ تو بڑی اہم چیز ہوتی ہے ۔وہ کیوں اس بات کو بھول جاتے ہیں کہ سوئس حکومت نے جس پاکستانی سے یہ دریافت کیا تھا کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا ہے اس شخص کوہم پاکستانیوں نے صدر بنادیا تھا، سو مایوسی گناہ ہے۔الطاف حسین نے ایک اور سوال بھی بہت اہم اٹھایا ہے کہ پرویز مشرف نے 12/اکتوبر 1999ء کو مارشل لا لگایا تھا تواس اقدام کے خلاف اس لئے کارروائی نہیں کی جارہی کہ اسے عدالت نے قانونی قرار دے دیا تھا تو پھر 3نومبر2007ء کوایمرجنسی کااقدام پر پرویزمشرف کو کیسے سزا دی جاسکتی ہے یعنی اگر چیف آف آرمی اسٹاف وزیراعظم کو برطرف کرکے جیل میں ڈال دے تو وہ ٹھیک ہے، کسی جج کو گھر میں نظر بند کردے تو وہ ملک سے غداری قرار پاجائے ۔چلئے ایسے وقت میں جب پرویز مشرف کے ایک سو پچاس ساتھی نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں کوئی تو ان کے حق میں بولا ہے مگر اب دیر ہوچکی ہے۔سنا ہے پرویز مشرف الطاف حسین سے بھی ناراض ہیں کہ ان کے استقبال کیلئے الطاف حسین نے اپنے لوگوں کو ایئرپورٹ پر نہیں بھیجا تھا۔

الطاف حسین نے اور بھی بہت سی اہم باتیں کی ہیں اور ابھی اور بھی کرنے والے ہیں ۔ میں ان کی درازیٴ عمر کیلئے دعاگو ہوں۔

287 — مذہباں دے دروازے اچے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-287 | ↑ فہرست

مذہباں دے دروازے اچے

====================

مذہباں دے دروازے اچے

پاکستان میں مذہب کی بنیاد پر جو دہشت گردی کا سلسلہ شروع ہے اس کا مداوا صرف صوفیا ئے کرام کی فکر سے ہی ہوسکتا ہے پاکستان جہاں لوگ سنسان مقبروں کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔ شہر ویران مسجدوں کی طرح محسوس ہوتے ہیں۔ ہر شخص خوف کی حالت میں ہے ۔ سنا ہے کچھ لوگ اپنے جسموں سے بارود کے ڈھیر باندھ کر گھروں سے نکل آئے ہیں ۔شمال جہاں برف پگھلتی تھی اور ٹھنڈے پانی کی بل کھاتی ہوئی زندگی کو سیراب کیا کرتی تھی وہاں آگ کے دریا بہنے لگے ہیں، ہر لمحہ میری گلیوں کی آنچ کی شدت بڑھتی جارہی ہے ۔مذہب کے نام پرموت کا کھیل جاری ہے ۔فتح کیلئے ہر ناجائز عمل جائز قرار دے دیا گیاہے۔ کچھ لوگ ہر حال میں جینا چاہتے ہیں۔ہارنے کا حوصلہ کسی میں بھی نہیں ۔ میاں محمد بخش کا ایک مصرعہ یاد آیا گیا۔

جیتن جیتن ہر کوئی کھیڈے، ہارن کھیڈ فقیرا

یہ تو فقیروں کی باتیں ہیں۔ مگر اب تو فقیر بھی کم کم دکھائی دیتے ہیں۔وہ اور لوگ ہوتے تھے جو بادشاہ وقت کو کاغذ کے پرزے پر لکھ کر بھیج دیا کرتے تھے ۔ کہ کیا تم چاہتے ہو کہ ہم دلی کا تخت کسی اور کے حوالے کر دیں ۔ تخت دلی کا ہویا اسلام آباد کا ، قاضی القضاہ چاہے امام ابو یوسف ہوں یا افتخار محمد چوہدری ،سچائی کی عالمگیر جنگ تاریخ کے ایوانوں میں کبھی رکی نہیں ۔ تلوار یں بجتی رہیں، ڈھالیں ٹوٹتی رہیں ۔ نیز کی انیوں پر سر بلند ہوتے رہے ۔ فقیری اور بادشاہی میں بھی تو بڑا باریک سا پردہ ہوتا ہے ۔ بادشاہ کے فقیر ہونے میں اور فقیر کے بادشاہ ہونے میں کچھ زیادہ دیر نہیں لگتی ۔ فقیر تو مزاجاً ہوتے ہی بادشاہ ہیں اور بادشاہ بھی اگر اپنے اندر کے فقیر کو مار ڈالیں تو چنگیز اور ہلا کو بن جاتے ہیں ۔ تاریخ بتاتی ہے کہ فقیرکئی بار بادشاہ بن گئے اورکئی بار بادشاہوں کو فقیری نے اپنے دامن میں پناہ دے دی ۔ فقیر کے تکیے اور بادشاہ کے تخت میں بھی مماثلت پائی جاتی ہے ۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں جو بھی شخص بادشاہ بنتا ہے وہ اپنے اندر کے فقیر کو مارڈالتا ہے ۔وہ اپنے آپ کو صرف ”اونچے اونچے دروازوں “ کیلئے مختص کر لیتا ہے ۔ موریوں سے گزرنا بھول جاتا ہے ۔ان ”موریوں “ سے جن کے بارے میں سلطان باہو نے کہا تھا

مذہباں دے دروازے اُچے، راہ ربانا موری ہو

(یعنی مذاہب کے دروازے اونچے ہیں اور اللہ کا راستہ ”موری“یعنی عام لوگوں کے گزرنے والا چھوٹا سا در ہے )میرا خیال موری کی کچھ اور وضاحت بھی ضروری ہے شاہ حسین نے جب مجذوبیت اختیار کی تھی اور ملامتی صوفیوں میں شامل ہوگیا تھا اور اس نے شہر کے بڑے دروازوں سے گزرنا چھوڑ دیا ۔ وہ ایک بہت بڑا علم دین تھا۔اس کے شہر سے باہر آنے جانے کے لیے باقاعدہ بڑے دروازے کھولے جاتے تھے۔مگر اس نے اپنی سب بڑائیں تج دیں۔ اور شہر پناہ کے بڑے دروازوں کے ساتھ عام لوگوں کے گزرنے کے لیے جو چھوٹی چھوٹی موریاں اور ہوتی تھیں،ان سے گزرنا شروع کر دیا اور یوں پکار اٹھا۔

سجناں اساں موریوں لنگھ گیوسے

بھلا ہویا گڑ مکھیاں کھادا

اساں بھڑ بھڑ تو چھٹوسے

ڈھنڈ پرائی کتیاں لکی

اساں پر نہ منہ دھتوسے

کہے حسین فقیر نمانڑاں

اساں ٹپن ٹپ نکلوسے

سرائیکی کے معروف شاعر افضل عاجز نے اسی خیال کواس طرح ادا کیا ہے۔

اے لمبا چوڑا مہاٹا تاں وڈیراں کون ہیں

اپنی وستی دی حویلی وچ کوئی موری رکھوں

سو اس وقت مسئلہ مذاہب کے اونچے دروازوں سے گزرنے والوں کا ہے جو اپنے مذاہب کو محبت سے نہیں بارود سے پھیلانے چاہتے ہیں ۔پتہ نہیں یہ کیوں یاد نہیں آتا کہ آج سے 14 سو سال پہلے محمدعربی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”جو تمہاری راہ میں کانٹے بچھاتے ہیں تم ان کی راہ میں کانٹے نہ بچھاوٴ اس طرح تو دنیا کانٹوں سے بھر جائے گی اور کانٹوں میں جینا مشکل ہے اگر ہو سکے تو ان کی راہ میں پھول بچھاوٴ کہ پھولوں کے جمال میں کھو کر وہ اپنی پرانی عادت بھول جائیں “

بہرحال میں تو اتنا چانتا ہوں کہ میں انسان ہوں ۔ میرے لئے اس کائنات میں کوئی اجنبی نہیں ۔سب میرے بھائی ہیں۔ میں دنیا بھر میں طیاروں سے نکلنے والی ہلاکت پر نوحہ خواں ہوں چاہے وہ ہلاکت ڈرون طیاروں سے گرتے ہوئے بموں سے نکل رہی ہو۔یا مسافر طیاروں کے کاروباری میناروں سے ٹکرانے پرنمودار ہو رہی ہو۔ مجھے جسموں کے ساتھ بارود باندھ کر اپنے گرد و نواح کو لوتھڑوں میں بدلنے والوں کا غم ہے ۔مجھے انسان کا غم ہے۔ یعنی اپنا غم ہے میں جس کا وطن کائنات ہے ۔ جس کی قومیت آدمیت ہے۔ جس کا مذہب انسانیت ہے۔ جس کی زبان محبت ہے ۔ میں ایک انسان ہوں ۔صرف انسان۔ میں زندہ رہنا چاہتا ہوں اور ہر شخص کو زندہ دیکھنا چاہتا ہوں ۔ پرویز مشرف کو بھی زندہ دیکھنا چاہتا ہوں اور نواز شریف کو بھی ۔مگر افسوس کہ مجھے دور تک بارود میں ڈھلتی ہوئی جمہوریت دکھائی دے رہی ہے۔

288 — نوازشریف اور امن کا نوبل پرائز

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-288 | ↑ فہرست

نوازشریف اور امن کا نوبل پرائز

====================

نوازشریف اور امن کا نوبل پرائز

یقینایہ بات قابلِ اعزاز ہے کہ نواز شریف کا نام امن کے نوبل پرائز کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔میرے خیال میں تو نواز شریف ابھی اس انعام کے حق دار نہیں ہوئے کیونکہ گوربا چوف کو یہ انعام سوویت یونین ختم کرنے پر دیا گیا تھا۔ہاں نواز شریف کو بھی مل سکتا ہے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے کوئی ایسا قدم اٹھا لیں جوہنودو یہود و نصاری کیلئے پسندیدہ ہو۔میں ذاتی طور پر نواز شریف سے اس کی توقع نہیں رکھتا مگرلوگ گوربا چوف سے بھی سوویت یونین توڑنے کی توقع نہیں رکھتے تھے۔چلئے تھوڑاسا جائزہ نوبل پرائز کا بھی لے لیتے ہیں کہ یہ انعام کیاہے اور کن لوگوں کو دیا جاتا ہے

اس انعام کااجراء 1901میں سویڈن کے ایک باردو بنانے والے سرمایہ دارا لفرڈ بر نہارڈنوبیل کے وصیت نامے سے ہوا تھاجس کے مطابق علمِ طبیات ، علمِ کیمیا، علم الابدان ، ادب اور امن کے حوالہ سے نوبل پرائز کا آغاز ہوا ۔ ادب کے نوبل پرائزکا فیصلہ سویڈن اکیڈمی کرتی ہے اِن فیصلوں پرکوئی اثرانداز نہیں ہو سکتا اورفیصلے کرنے والے قطعاً متعصب” نہیں“ ہوتے البتہ ان کا جغرافیہ شاید کچھ کمزور ہے ۔ایسے لگتا ہے کہ انہیں خبر ہی نہیں کہ یورپ اور امریکا کے علاوہ بھی کوئی دنیا آبادہے ۔

پھر یورپ اور امریکا میں رہنے والوں میں ہر بڑا ادیب اس کا حقدار نہیں ہو سکتا اس کیلئے بھی ضروری ہے کہ وہ فکری اعتبار سے فیصلہ کرنے والوں کے قریب تر ہو۔آخر فیصلہ کرنے والے بھی تو انسان ہی ہیں یہ انسانی سرشت کا کمال بھی تو ہوسکتا ہے۔میں نے ادب کا نوبل پرائز حاصل کرنے والوں کی فہرست دیکھی تو مجھے دنیا کی متعدد دوسری قومیتوں کی غیر حاضری کے منظر میں ایک بھی چینی ادیب کے خد و خال نہیں نظر آئے اور میرا خیال فوراً ًمشہور چینی ناول نگار پرل ایس بک کی جانب لپکا۔ میں نے سوچا کہ اسے بھی نوبل پرائز ملا تھا فہرست پر دوبارہ غور کیا تو اس کا نام موجود تھا مگر اس کے سامنے امریکا لکھا ہوا تھا۔اسے 1938میں نوبل پرائز ملا تھاتحقیق کی تو پتہ چلا کہ وہ ایک امریکن خاتون تھی جو بہت بچپن میں اپنے والدین کے ساتھ چین چلی گئی تھی اور تقریباً پیتیس چالیس سال کی عمر میں واپس امریکا لوٹ آئی تھی، اسی لئے اس کی تحریریں پڑھ کر یہی احساس ہوتا ہے کہ وہ چین سے تعلق رکھتی ہے ۔ہوسکتا ہے کہ اسے نوبل پرائز ملنے کے سلسلے میں اس کے بہت زیادہ مقبول ہو جانے والے ناول East wind West windکا بہت کردار ہو مگراس کے ناولوں کے پس منظر میں چین میں اس وقت زور پکڑتی ہوئی کمیونسٹ تحریک کے خلاف جو رویہ کہیں کہیں نظر آتا ہے اس کی بھی اس انعام کے حصول میں کچھ نہ کچھ اہمیت ضرور ہوگی۔ اگرچہ پرل ایس بک ایک انسان دوست ادیبہ کی حیثیت سے مشہور ہے مگر پچھلے ایک سوسال سے دنیا دیکھ رہی ہے کہ امریکیوں سے زیادہ انسان دوست اور کون ہے۔جاپانی تو خاص طور پر ان کی انسانیت نوازی کے معترف ہیں ۔۔۔۔اٹیم بم وغیرہ تو گرتے ہی رہتے ہیں ۔مگر ایک جاپانی ادیبYasunari Kawabata کو بھی تو نوبل پرائز دیا گیا ہے۔

دنیا کو سب سے زیادہ حیرت 1970میں ہوئی تھی جب سوویت یونین کے ادیب الیگزینڈر سالزے نتسن (Alexander Solzhenitsyn)کویہ انعام دیا گیا تھا۔اس کی تحریروں میں روسی سماج کے خلاف جارحانہ پن مغرب کے فیصلہ سازوں میں مقبولیت سے محروم کیسے رہ سکتا تھا ۔ کہتے ہیں کہ سارتر نے ان ہی مصلحت پوشیوں کی وجہ سے نوبل پرائِز قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔۔۔۔۔ خیر یہ تو مغربی لوگوں کی آپس کی باتیں ہیں ہمیں کیا ہوگی کوئی بات۔برِ صغیر میں جوادب کا ایک نوبل پرائز دیا گیا اس کاپسِ منظر بھی دھندلا ہے۔ ٹیگور کواس کی کتاب ”گیتانجلی “پرانعام ملا تھا اور تنقید نگار اس بات پر متفِق ہیں کہ یہ کتاب ٹیگور کی ایک کمزور کتاب ہے ۔ ا س نے ” سادھنا“بھی تولکھی تھی۔ دراصل گیتانجلی کا انگریزی زبان میں ترجمہ ہوا تھا جو اتنے کمال کا تھا کہ وہ انگریزی ادب کا شاہکار لگتا تھا ۔ ٹیگور اپنے فکری رجحان میں بھی فیصلہ سازوں کے بہت قریب تھا ۔ اس وقت برِ صغیر میں اقبال جیسی دیوقامت شخصیت بھی موجود تھی مگر شاید نوبل پرائِزکا قد اس کے برابر نہیں تھا۔ویسے تو ایک مسلمان مصری ادیب نجیب محفوظ کو بھی ادب کے نوبل پرائز سے نوازا گیا ہے مگراِس میں سیاسی اثر و رسوخ کا کتنا ہاتھ ہے اسے جانیں دیں ۔ کیا ہمارے لئے یہی بہت نہیں کہ تہذیب یافتہ حمام میں ہماری دنیا کے ایک ادیب کی نمائندگی بھی ہے۔ 1986 میںWole Soyinka بھی اس اعزاز کی زد میں لائے گئے تھے جِن کا تعلق نائیجیریا سے ہے اور وہ مجھے اِس لئے یاد رہ گئے کہ وہ اِس بزمِ سفید فام میں سیاہ فام دنیا کے شاید واحد شاہکار ہیں۔

یوں تو امریکہ کے بے شمار ادیبوں کو نوبل پرائِز مِل چکا ہے مگر وجودیت پسند امریکی ناو ل نگار سال بیلو کو 1976جب یہ انعام دیا گیا تو کچھ لوگوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہودیت نے سال بیلو کو نوبل پرائِز دلا دیا ۔ اِس ذو معنی جملے کا مفہوم دراصل یہ ہے کہ سال بیلو ایک ایسا یہودی قلمکار تھاجس کی تحریریں مشرقی یورپ کے عقوبت کدوں میں اس زندگی کی عکاس ہیں جو یہودیت نے مِن حیث القوم گزاری ہے۔ مجھے اس بزرگ نے کہا تھا کہ اس وقت تک چالیس یہودی النسل ادیبوں کو نوبل پرائز مِل چکا ہے مگر تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ تعداد تو درست نہیں ۔نوبل پرائز اپنے ایک سو سال مکمل کرنے پر سات سو افراد کو مل چکا اوران میں ایک سو ستائیس افراد یہودی ہیں فزکس میں 37یہودیوں کا یہ ایوارڈ ملا ،کیمسٹری میں21یہودیوں نے اسے حاصل کیا،میڈیسن اور فزیالوجی میں39یہودی النسل افراد اس کے حقدار ٹھہرائے گئے ادب میں 10انعام یہودیوں کو ملے اکنامکس میں ان کی تعداد 13ہے اور امن میں7ہے۔یوں تقریباً نوبل پرائز کے بیس فیصد حصے پر یہودیوں کا قبضہ دکھائی دیتا ہے(یہ بات یاد رکھئے کہ یہودی دنیا کی کل آبادی کے ایک فیصد کا چوبیسواں حصہ ہیں)ادب میں جن یہودی ادیبوں نے انعام حاصل کیا تو ایک اور عجیب انکشاف یہ ہوتا ہے کہ زیادہ تر لکھنے والوں کا بنیادی موضوع وہی” یہودیت پر ظلم “ہے جو سال بیلو کا ہے، پھراس میں اضافہ ہوتا گیا ہے سال بیلو سے ایک سال بعد یعنی 1978میں پھر یہ ایوارڈ ایک امریکی ادیب آئزک بشیوز سنگر کو ملا وہ بھی نہ صرف یہودی النسل تھا۔

بلکہ اس کی بھی اہم ترین کہانیوں کا بنیادی موضوع یہودیت پرمشرقی یورپ میں ہونے والے مظالم تھے۔اب ایک سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہودی نوبل پرائز کیسے حاصل کرلیتے ہیں۔اس کا جواب پھر کبھی تلاش کریں گے ابھی نوبل پرائز حاصل کرنے کی تگ و دو کرنے والے بزرگ شاعر کیلئے یہ مشورہ حاضر ہیکہ لگے ہاتھوں اگر وہ بھی ایک نظم یہودیت پر ہونے والے مظالم کے خلاف لکھ لیں توممکن ہے کسی نہ کسی شمار قطار میں ان کا نام بھی آجائے ۔ فی الحال جواب تو اس سوال کاا بھی ڈھونڈنا ہے کہ اس انعام کے 80فیصد حصے پر یورپ اور امریکا کیسے قابض ہیں۔ بہرحال نواز شریف کو نوبل پرائز کیلئے نامزد کر دیا گیا ہے ۔ایک اطلاع کے مطابق پرویز مشرف کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

289 — مایوسی گناہ ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-289 | ↑ فہرست

مایوسی گناہ ہے

====================

مایوسی گناہ ہے

مایوسی گناہ ہے اورمیں گناہ گار ہوں ۔نوازشریف کی کابینہ کے چہرے دیکھ دیکھ کر مجھے اپنے گناہ گار ہونے کاپورا یقین ہوتا جا رہا ہے ۔ میں رات دیر تک یہی سوچتا رہا کہ ایک چہرے پر دوسرا چہرہ سجانے کے سوا اور کیا تبدیلی آئی ہے ۔میں نے تو جس چہرے پربھی زیادہ دیر غور کیا ہے اسی کے پس منظر میں وہی چہرہ دیکھا ہے جس سے پچھلے پانچ سال پاکستان نبردآزما رہا ہے۔دوچار وزیروں کے سواسب وہی وزیرہیں جنہیں کچھ خبر نہیں کہ جو محکمہ اسے دیاگیا ہے وہ کیا کام کرتا ہے۔زیادہ تر وہی لوگ ہیں وہی سرمایہ دار ہیں جن کی بدولت خزانہ خالی ہے۔اُسی طرح وزارت کے اس بازار سے کسی متوسط طبقے کے کسی شخص کا گزرہوتاہوا نہیں دکھائی دیا۔بے شک حکومت نئی آگئی ہے مگربدلنا کیا ہے ۔تبدیلی کیا آنی ہے ۔ ہونا کیاہے وہی جو پہلے ہوتا آرہاہے ۔یعنی جس کو ماضی میں پی آئی اے چیئرمین بنایا گیاتھا اس نے چیئرمین شپ ختم ہوتے ہی اپنی ائرلائن بنالی تھی ۔اب پٹرولیم کی بھی کوئی کمپنی بنا لے گااورہر سڑک پر اس کی کمپنی کے پٹرول پمپ دکھائی دیں گے۔ترقی کا ایک یہ بھی انداز ہے۔پہلے ”قرض مکاؤ“ تحریک چلا کر کھربوں جمع کئے گئے تھے اب ”لوڈ شنڈنگ مکاؤ“ تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔پہلے پیلی ٹیکسیاں تقسیم ہوئی تھیں ۔اب نیلی ٹیکسیاں تقسیم کردی جائیں گی

25 میں سے 11 وزیروں کے متعلق یہ کہا جارہا ہے کہ وہ بازارِ وزارت میں پہلی بار داخل ہوئے ہیں مگرسچ یہ بھی نہیں ہے وہ تمام 11 کے 11 حکمرانی کے روایتی انداز سے بخوبی واقف ہیں۔کہتے ہیں کہ ان میں سب سے بہتر پرویز رشید اور پیرامین الحسنات ہیں ۔پرویز رشید پچھلی حکومت میں پی ٹی وی کے چیئرمین بنائے گئے تھے سو کچھ نہ کچھ انہیں بھی اندازہ ہے کہ حکومت کیا ہوتی ہے البتہ پیر امین الحسنات بہت شریف آدمی ہیں اور ان کے سامنے مذہبی امور کے ایک سابق وزیر کا انجام بھی ہے۔جنہیں صرف اس لئے کچھ عرصہ جیل میں قیام کرنا پڑا کہ وہ بھی شریف آدمی تھے ۔گوجرانوالہ کے خرم دستگیر خان کانام بھی ان 11 لوگوں میں شامل ہے۔ بہر حال ہیں تو وہ غلام دستگیر خان کے بیٹے۔یہ لوگ وزیر نہ بھی ہوں تو وزیروں سے زیادہ طاقتور ہیں۔انہیں سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے ۔کیا کہوں کس سے کیا کام لیا جارہا ہوں ۔سائرہ افضل تارڑ بھی پہلی بار وزیر بنی ہیں مگر ان کے سسرسابق صدر رفیق تارڑ ہیں۔میاں بلیغ الرحمن بھی وزیر پہلی بار بنے ہیں مگر پچھلے پانچ سال وہ(ن) لیگ کے ایم این اے رہے ہیں اور پنجاب میں ان کی پنجاب کے کئی سابق وزیروں سے زیادہ حیثیت رہی ہے ۔جام آف لسبیلہ جام کمال خان کے والدگرامی جام یوسف بلوچستان کے وزیراعلی ہواکرتے تھے ۔ان 11 لوگوں میں کامران مائیکل کا نام بھی درج کیا گیا ہے۔ یہاں تو بات درست ہے کہ وہ وفاقی وزیر پہلی بار بن رہے ہیں مگر پنجاب میں تو ان کے پاس کئی وزارتیں رہی ہیں ۔کچھ وزیر ایسے بھی بنائے گئے جو کبھی صدر مشرف کے بھی ساتھی ہواکرتے تھے۔سکندر بوسن اور زاہد حامد کے علاوہ سردار یوسف کا نام بھی اسی فہرست میں آتا ہے کیونکہ پرویز مشرف کے دور میں وہ ضلع مانسہرہ کے ناظم ہواکرتے تھے۔سردار یوسف کے بیٹے شاہ جہان گذشتہ کابینہ میں بھی تھے۔سابق صدرپرویز مشرف کے دور کے وزیر امیر مقام جو الیکشن بھی ہار گئے تھے انہیں بھی نہ صرف مشیر بنایا گیا بلکہ مواصلات جیسا اہم محکمہ بھی دیا گیا۔ صدر مشرف کے قریبی ساتھی سینیٹر طارق عظیم کے بھائی شجاعت عظیم کو بھی مشیر بنایا گیا ہے اور بھی کئی لوگ وہی ہیں۔

اس نئی کابینہ میں باقی 14 لوگ ایسے ہیں جو پہلے کئی بار وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان سے کیا توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ اب کچھ ایسا کریں گے جو انہوں نے پہلے نہیں کیا تھا۔مجھے تو نہیں لگتا۔ پھربہتری کیسے آئے گی ۔ سچ کہوں تو میری سمجھ میں کچھ نہیں آرہا۔حیران ہوں کہ ایسے لوگوں کو اقتدار لانے والوں نے کیا سوچا ہے ۔کیسے توقع کرلی ہے کہ یہی چلے ہوئے کارتوس پھر چل جائیں گے۔کہتے ہیں کہ کبھی کبھی کارتوس دھوپ میں پڑے پڑے بھی چل جایا کرتے ہیں ۔کوئی ایسی کرامت ہوجائے تو کچھ نہیں کہا جا سکتا۔وگرنہ مجھے اپنے گناہ گار ہونے میں کوئی شک نہیں رہا۔کیونکہ یہ طے شدہ بات ہے کہ مایوسی گناہ ہے۔

سوچتا ہوں کہ میری یادداشت بہت کمزور ہے ۔اگر میں اپنی کمزور یادداشت کے ساتھ اس درجہ مایوسی کا شکار ہوں تو عوام کا کیاحال ہوگا جس کی یادداشت پر مجھے کوئی شک نہیں ۔کیا عوام بھی میری طرح سوچ رہے ہوں گے ۔ایک سکتہ تو انتخابات کا نتیجہ آنے پر عوام پر طاری ہوا تھا جس سے ابھی لوگ باہر نہیں آئے۔اس کابینہ کے اعلان پر توایک اور سکتہ سے وابستہ پڑ گیا ہوگا بقول غالب:

دم لیا تھا نہ قیامت نے ہنور

پھر ترا رختِ سفر یاد آیا

میرا خیال ہے عوام ”چیفس“ کی طرف دیکھ رہی ہے اور دن شمار کر رہی ہے ۔یہ سال تبدیلیوں کا سال ہے ۔نئے چیفس اور نئے صدر کے بعد شاید عوام زیادہ دیر تک پتھرائی ہوئی نہ رہ سکے ۔فروخت شدہ میڈیا کو بھی ممکن ہے شرم آنے لگے۔ممکن ہے جلدکچہریاں انصاف گاہوں بدل جائیں۔پاکستانیوں کی بیعت پر ایک بڑی ”لوٹ“ کا قصہ کپڑوں سے باہر آجائے ۔بہر حال یہی سال ۔۔تبدیلیوں کا سال ہے ۔365دن بہت ہوتے ہیں ۔عوام اتنا انتظار نہیں کر سکتے۔نقارے بجاتے رہو کہ مال ایک چور نے دوسرے چور کو دے دیا ہے ۔نواز شریف زندہ باد

290 — تیسری بار

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-290 | ↑ فہرست

تیسری بار

====================

تیسری بار

کوئی تیسری بار وزیر اعظم بن چکا ہے۔مٹھائیاں تقسیم ہورہی ہیں کہ پاکستان کی تقدیر بدل گئی ہے۔بھنگڑے ڈالے جارہے ہیں جیسے اب لوڈشیڈنگ کہیں نہیں ہوگی ۔ایم این ایز ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارک بادیں دے رہے ہیں جیسے اب وہ ہمیشہ اپنے محبوب قائد کے ساتھ رہیں گے۔کالے بوٹوں سے الرجک کیبنٹ کچن میں داخل ہو چکی ہے جیسے جوتے ہمیشہ کیلئے سفید ہوگئے ہیں ۔وہ جو کل ایک بہادر آدمی ساتھ ہوا کرتا تھاجیسے وہ آج مد مقابل نہیں کھڑا۔ہردیوار کے طاق میں امید کا چراغ روشن ہے مگرصبح کی زرتار شعاعیں ابھی تک ایک سوالیہ نشان کی طرح ہیں۔

کوئی تیسری بار وزیر اعظم بن گیا ہے۔ویسے راجہ پرویز اشرف کے وزیر اعظم بننے کے بعد یہ عہدہ نواز شریف کے قابل نہیں رہا تھا چلو کوئی بات نہیں وزارتِ عظمیٰ کی کرسی کو دوچار بار آبِ زمزم سے دھو کر پاک صاف کرلیں گے۔سنا ہے یوسف رضا گیلانی کے جانے کے بعد پرویز اشرف نے بھی وزیر اعظم ہاؤس کے ہر کمرے میں ایک مولوی صاحب سے بلائیں ٹالنے والی دعائیں پڑھائی تھیں اور تیل سے چلنے والا مولوی تو نواز شریف نے بھی رکھ لیا ہے ۔پرمٹوں کی قیمت پر دعائیں پڑھنے کا عمل جاری رہے گا۔

ایک مجذوب، صدر زرداری نے بھی صدر ہاؤس میں رکھاہوا ہے۔پانچ سال پہلے میری جب اس سے ملاقات ہوئی تھی تو اس نے کہا تھا”میں صرف اتنا کہہ رہا ہوں کہ اس عمارت میں آصف علی زرداری پورے پانچ سال قیام کریں گے۔“پیر اعجاز کا کہا ہواپورا ہونے والا ہے۔ جمہوریت کی بقاکیلئے صدر زرداری کو چاہئے کہ وہ تحفے کے طور پر پیراعجازکونواز شریف کے پاس وزیراعظم ہاؤس میں بھیج دیں۔(مظہر برلاس کو اس سلسلے میں خصوصی کردار ادا کرناچاہئے)۔

ویسے اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ پیر اعجاز ہے بڑی چیز۔۔ایک دن میں نے انہیں کہا ”لوگ کہتے ہیںآ پ مجذوب ہیں “تو کہنے لگے”لوگ غلط کہتے ہیں مجذوب صدرہاؤس میں نہیں رہا کرتے “میں نے کہا ”مگر لوگ صدر ہاؤس میں پلاسٹک کے چپل اورکئی دن کے میلے کپڑے پہن کر بھی نہیں رہا کرتے“تو اٹھ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے ” چلو بھئی ”برلاس ہاؤس “پر۔منصور ہمیں صدرہاؤس نہیں رہنے دے گا۔“

ہاں تو کوئی تیسری مرتبہ وزیر اعظم بن چکا ہے۔ کہتے ہیں” ہما“نام کا ایک پرندہ جس کے کندھے پر آکر بیٹھ جاتا ہے وہی بادشاہ بن جاتا ہے یقینااس پرندے کے ساتھ نواز شریف کے بڑے اچھے مراسم ہیں پانچ سال پہلے یہی پرندہ آصف علی زرداری کے کندھے پر آکر بیٹھا تھا۔اب جب ان کی صدرات کے پانچ سال پورے ہورہے ہیں تو یہ محسوس ہورہا ہے کہ زرداری صاحب بھی بنیادی طور پر فقیر آدمی ہیں۔وہی فقیر جسے بادشاہ بنادیا گیا تھا۔ پرانے زمانے کی بات ہے ایک شہر کا بادشاہ مر گیا رواج کے مطابق صبح سب سے پہلے شہر میں داخل ہونے والے شخص کو بادشاہ بنا دیا گیا۔وہ اتفاق سے فقیر تھافقیر نے تخت نشیں ہوتے ہی حلوہ پکانے کا حکم جاری کردیا۔ فقیروں کی دعوتیں ہونے لگیں۔رفتہ رفتہ کاروبارِ مملکت میں فقیر کی عدم دلچسپی کی وجہ سے حالات ابتر ہوتے گئے۔خبر آئی کہ ہمسایہ ملک کی فوجیں حملہ آور ہونے والی ہیں۔بادشاہ نے کہا حلوہ پکاؤ۔ پھربتایا گیا کہ فوجیں قریب آچکی ہیں بادشاہ نے کہا حلوہ پکاتے رہو۔۔ اطلاع دی گئی کہ فوجوں نے شہر پناہ کا محاصرہ کر لیا ہے ۔ بادشاہ نے کہا اور زیادہ حلوہ پکاؤ۔۔پھر بتایا کہ فوجیں شہر میں داخل ہونے والی ہیں۔ بادشاہ نے وہی پرانا کمبل اٹھا یااپنے فقیری کے دنوں والے کپڑے پہنے کاسہ ہاتھ میں لیا۔ اور کسی اور شہر کے سفر پر روانہ ہوگیا۔ستمبر کے بعد یقینا زرداری صاحب بھی کسی اور شہر کے سفر پر روانہ ہوجائیں گے ۔

ہاں تو میں کہہ رہا تھا کہ کوئی تیسری مرتبہ وزیر اعظم بن گیا ہے ۔تیرہ چودہ سال لگے ہیں ٹرین کو واپس پٹڑی پہ چڑھتے چڑھتے ۔خدانخواستہ اب اگر اتری تو اس زندگی میں واپسی کا امکان کم ہی دکھائی دیتا ہے۔سو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔اُسی احتیاط کی ۔جسے آج کے سقراط نے یہ کہتے ہوئے اپنالیاتھا۔

آپ نے ٹھیک کہا آپ بڑے سچے ہیں

میراگھر ہے مری بیوی ہے مرے بچے ہیں

ساغرِ زہر اٹھا لیجئے میں سقراط نہیں

ہاں تو تیسری بار۔۔۔۔جی جی نوازشریف تیسری بار وزیر اعظم بن چکا ہے۔کاشغر سے گواردر تک پھیلی ہوئی ریلوے لائن کا وزیر اعظم ۔میرے خیال میں اگر نواز شریف یہی کچھ کر جائے تو بہت ہے اس کے لئے ۔بلکہ آئندہ مریم نواز کے وزیراعظم بننے کے لئے بھی۔لیکن ایرانی گیس کے بغیر لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوسکتی اور امریکہ بہادر کے ساتھ یہ معاملہ تو اقتدار میں آنے سے پہلے طے کردیا گیا تھا۔سو لوڈشیڈنگ کا خاتمہ پانچ سال پہلے ممکن نہیں یعنی عوام کو یہ خوشخبری سنائی جاسکتی ہے کہ آئندہ انتخابات سے پہلے پہلے نواز شریف کی حکومت پاکستان میں مکمل طور پر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردے گی۔چوتھی بارکیلئے۔

291 — تبدیلی کے نمونے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-291 | ↑ فہرست

تبدیلی کے نمونے

====================

تبدیلی کے نمونے

تحریک انصاف نے تبدیلی کا نعرہ دیا تھا۔مکمل طور پر نہ سہی جزوی طور پر تحریک انصاف ملک بھر میں ضرور کامیاب ہوئی ہے ۔سو تھوڑی بہت تبدیلی کی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں جو مستقبل میں(ن) لیگ کیلئے خاصی پریشان کن ثابت ہو سکتی ہیں۔ مثال کے طور پرصوبہ پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے جو پہلی تقریر کی اس سے ان کے خوفناک عزائم ابھر کر سامنے آئے ۔انہوں نے کہا ”کہ آج کے بعد کہیں سے رشوت یا ظلم کی خبر ملی تو ایسی سزا دیں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی ،تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کوصفائی اور حاضری سو فیصدبنانے کیلئے دو دن کی مہلت دیتا ہوں پھر نہ کہنا خبر نہ تھی ۔“معاملہ صرف بیانات تک محدود نہیں ۔یہ خبر دیکھئے ”وی آئی پی کلچر کے خاتمے اور کفایت شعاری کی پالیسی پر سب سے پہلے عمل کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ بغیر پروٹوکول کے اپنی گاڑی میں لاہور آئے۔ ان کے ہمراہ صرف ایک پی اے اور ڈرائیور تھا۔ پنجاب حکومت کی طرف سے مہیا کی گئی پروٹوکول کی گاڑیاں بھی انہوں نے واپس کردیں۔ تمام راستے وہ ٹریفک اشاروں کی مکمل پاسداری کرتے رہے اور اسی طرح بغیر پروٹوکول اور سکواڈ کے وہ واپس پشاور روانہ ہوئے۔

پرویزخٹک نے یہ قدم اٹھا کر ان لوگوں کے منہ پر تھپڑ مارا ہے جو دو دو گھنٹے راستے بند کر کے رکھتے ہیں .“یقینا ایسا وزیر اعلیٰ باقی صوبوں کے چیف منسٹرز کیلئے پریشان کن صورتحال پیدا کرنے والا ہے ۔خاص طور پر شہباز شریف کو اس حوالے سے سوچنا ہوگا کیونکہ وہ بھی خود عوامی وزیر اعلی سمجھتے ہیں اور اس مرتبہ انقلاب کا نعرہ لگاکر واپس آئے ہیں اور آتے ہی حکومت پنجاب کی طرف سے نئے آنے والے صوبائی وزرا،پارلیمانی سیکرٹریز، سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمینوں و ممبران کیلیے 70 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان گاڑیوں کی خریداری سے سرکاری خزانے کو 11 کروڑ 98 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ایک خبر اور دیکھئے ۔جس پر یقین کرنا مشکل ہورہا ہے ۔شاید یہی تبدیلی کی طرف پہلا قدم ہے ۔”میانوالی کے نومنتخب ممبر قومی اسمبلی امجد علی خان نے نادرا آفس میانوالی میں شناختی کارڈ بنوانے کے لئے لوگ لائنوں میں کھڑا دیکھ کر خود بھی لائن میں کھڑے ہوگئے۔ نادرا کے حکام نے کوشش کی ایم این اے دفتر کے اندر آکر اپنا کام کروائیں لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا“اگر تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے ایسے کلچر کو فروغ دینا شروع کردیا تویقینا باقی پارٹیوں کے ممبرانِ اسمبلی کیلئے بھی خاصی دشوارکن کیفیت پیدا ہوجائے گی۔ایک اور خبرپڑھ کر ذوالفقار علی بھٹو کا 1970ء کا الیکشن یاد آگیا ہے ۔تقریباً چالیس، پینتالیس سال کے بعد ایسی خبر سنائی دی ہے ”تحریک انصاف کے غریب ترین ایم پی اے فرید خان کے حالات کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ اسمبلی کے پہلے اجلاس میں پلاسٹک کی چپل پہن کر شریک ہوئے۔ ان کے اثاثوں میں ایک موٹر سائیکل اور ایک چھوٹا ساگھر ہے ۔ایک ایسی مثال (ن) لیگ کے ایک ایم پی کی بھی سامنے آئی ہے ۔ضلع ناروال سے مولانا غیاث الدین بھی اپنے بیٹے کی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر افتتاحی اجلاس میں شریک ہوئے جسے تمام ٹی وی چینلز نے دکھایا ۔میرے نزدیک یہ منظر بھی کچھ لوگوں کیلئے بہت تکلیف دہ ہے مگر وہ اس یقین کے ساتھ ان مناظرسے صرفِ نظر کر گئے ہونگے کہ پانچ سال میں ہم انہیں بھی اپنے جیسا بنالیں گے ۔

یقینا یہ لوگ سوال کریں گے ۔اور سوال انگارے کی طرح ہوتا ہے ۔ گزشتہ پانچ سال میں جو لوٹ مار ہوئی اس پر کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوگی۔کیوں ۔زر بابا اور چالیس چوروں کے نعرے کہاں چلے گئے ۔ (ن) لیگ پر پیپلز پارٹی کے ساتھ خفیہ مفاہمت کا جو الزام میں الیکشن میں لگایا گیا تھا کیا اس وقت وہ سچ ثابت ہورہا ہے یا نہیں ۔بہت سے سوال ہیں ۔اور اب میڈیا کا دور ہے جو جو وعدے جس جس پارٹی نے کئے تھے وہ ریکارڈ ہوگئے ہیں ۔ٹی وی چینلز اب انہیں بار بار چلائیں گے ۔اور سوال اٹھائیں گے ۔یقینا یہ سوال تبدیلی کا راستہ ہیں ۔اب آنے والوں کو کچھ کرنا ہوگا ۔میں بحیثیت شاعر صرف یہی اپیل کر سکتا ہوں

پھر وہی صبح قیامت بھری خبروں والی

پھر وہی یاد سفیدی پھری قبروں والی

پھر وہی دھوپ کے خیمے ہیں وہی رات کی شال

پھر وہی زندگی سادات کی ، صبروں والی

پھر وہی خون بھرے ہاتھ کسی لشکر کے

پھر وہی خوف زدہ لوگ کسی منظر کے

پھر وہی پیاس ، وہی مرتے ہوئے بچے ہیں

پھر وہی زہر بھرے بین ہیں چشمِ تر کے

پھر وہی درد کی تہذیب ، تمدن غم کا

پھر وہی جلتا ہوا دل ، وہی ایندھن غم کا

ایک سیلاب ہے اشکوں کا جہاں تک دیکھوں

بس مسلط ہے مرے دیس پہ ساون غم کا

پھر وہی ترسے بدن ہیں ، وہی ماتم کا لباس

پھر وہی بھوک بھری آنکھ ، وہی غم کا لباس

چند ہاتھوں میں ہوئی ، پھر وہی زر کی گردش

کیوں بدلتا ہی نہیں شاخ پہ موسم کا لباس

المیے پھرتے ہیں گلیوں میں اٹھا کر مرے خواب

بے کسی تاپتی ہے ہاتھ ، جلا کر مرے خواب

آنکھ میں ریت ، زباں گنگ ، سماعت مردہ

بجھ گئی ہے کوئی آواز ، بجھا کر مرے خواب

صبح ِ آسودہ کی مسکان پہ گرتے پڑتے

کیسے جائیں کسی امکان پہ گرتے پڑتے

گہری تاریکی میں تنہائی میں سناٹے میں

چل رہے ہیں کسی ڈھلوان پہ گرتے پڑتے

ایک رستے کی تگ و دو بھی بہت کی ہم نے

جتنی ممکن تھی بہاروں کی ، بنت کی ہم نے

اک خزاں پھر بھی رہی اپنے گلی کوچوں میں

صرف تقسیمِ زر و مال غلط کی ہم نے

آئیے ایک نئی ، دیس میں تقسیم کریں

اپنے بے مہر شب و روز میں ترمیم کریں

چھین کر چند گھرانوں سے ہم اپنا جیون

اک نئی مملکتِ خواب کی تجسیم کریں

292 — سکل ڈیولپمنٹ کونسل

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-292 | ↑ فہرست

سکل ڈیولپمنٹ کونسل

====================

سکل ڈیولپمنٹ کونسل

سکل ڈیولپمنٹ کونسل ، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے سرکارکی بنائی ہوئی ایک کونسل ہے جو ملک وملّت ایسے فنون کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا ہے جن کی ہمہ وقت قومی صنعت کو ضرورت رہتی ہے۔یہ دراصل ایک اور سرکاری محکمے نیشنل ٹریننگ بیورو کے الحاق سے کام کرنے والا ایک خود مختار ادارہ ہے۔ سکل ڈیولپمنٹ کونسل کی چار بڑی شاخیں ہیں جو علی الترتیب اسلام آباد، کراچی، لاہور، اور پشاور میں کام کررہی ہیں۔صوبائی کونسلز کا حال تو پہلے سے ابتر تھا البتہ اسلام آباد سکل ڈیولپمنٹ کونسل گزشتہ سالوں میں کماحقہْ کام کیا۔ پٹرولیم، سول انجنیئرنگ، مکینکل انجنیئرنگ، الیکٹریکل انجنیئرنگ حتٰی کہ کمپیوٹراور سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ میں بھی اسلام آباد کونسل نے ہزاروں بے روزگار ڈپلومہ اور ڈگریز ہولڈرز کو اعلیٰ درجے کا ہنر مند بناکر نہ صرف روزگار فراہم کیا بلکہ ملک و قوم کو ایک مثبت اور تعمیری کام پر لگانے کی راہ سجھائی۔اسلام آباد سکل ڈیولپمنٹ کونسل کے ساتھ بہت سے حکومتی ادارے بطور کلائنٹ آرگنائزیشن جڑے رہتے ہیں اور سال میں گاہے بگاہے اپنے ملازمین کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دلوانے کے لیے کونسل کے کالج میں بھیجتے رہتے ہیں۔

دو روز قبل مجھے سکل ڈیولپمنٹ کونسل اسلام آباد کے مارکیٹنگ ایگزیکٹو بلال احمد کا ایک خط موصول ہوا۔ جن میں اسلام آباد کونسل کو درپیش نامساعد حالات کا اجمالی خاکہ تھا۔ میں اپنے قارئین کے لیے وہ خط من و عن شائع کررہا ہوں۔

"برادرم! آپ دانشورلوگ ، سیاسی کالم لکھتے ہیں۔ کبھی قومی محکموں اور اداروں میں ہونے والے واقعات پر بھی نظرِ عنایت ڈالا کریں۔سکل ڈیولپمنٹ کونسل اسلام آباد جو بین الاقوامی طور پر ایک پاکستان کا ایک قابل ِ فخر ادارہ ہے گزشتہ چند دنوں سے بند پڑا ہے۔ ہمارے چیئرمین میاں فرید ہیں۔ جو ایک بہت بڑے صنعت کار بھی ہیں۔ جناب! سکل ڈیولپمنٹ کونسلز کے چیئرمین ہمیشہ صنعت کار اور مل اونرز ہی کیوں ہوتے ہیں؟ میں نے ایک مرتبہ یہی سوال اپنے سی او سے کیا تھا تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ چونکہ حکومت کو یہ اْمید ہوتی ہے کہ وہ لوگ اپنی فیکٹریوں کے ملازمین کو ٹریننگ دلوانے کے لیے کونسل بھیجیں گے اور اس لیے ہمیشہ سے کونسل کا چیئرمین کوئی نہ کوئی مل اونر یا سرمایہ دار ہوتاہے۔ میاں فرید سے پہلے ایک اور صنعت کار امتیاز راستگار اسلام آباد کونسل کے چیئرمین تھے۔ تو جناب! میں نے یہ دیکھا ہے کہ آج تک کونسل کی کلاسز میں کسی مل یا فیکٹری کا کوئی انجنیئر یا سب انجنیئر کسی طرح کی تربیت کے لیے نہیں آیا۔ جب سے کونسل وجود میں آئی ہے کوئی ایک ٹرینی بھی ایسا ثابت نہیں کیا جاسکتا جو چیئرمین کی ذاتی ملوں سے یا بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ملوں سے یہاں تربیت کے لیے آیا ہو۔ اس کے برعکس صنعت کاروں کو کونسل کا چیئرمین بنانے کا ہمیشہ نقصان ہی ہوا ہے۔

وہ پرائیویٹ دنیا سے آئے لوگ ہوتے ہیں اور سرکاری اداروں کی سربراہی کی صلاحیتوں سے مکمل طور پر محروم ہوتے ہیں۔ موجودہ چیئرمین نے آتے ہی اسلام آباد کونسل کو اپنی مِل سمجھ لیا اور تب سے اب تک ہرچیز ذاتی ملکیت کے قانون کے تحت چلتی رہی۔ لیکن اب آکر ہمارے سی او محمد ریاض نے انہیں ٹوکنا شروع کردیا تھا۔ اب آکر ٹوکنے کی ایک خاص وجہ یہ بھی تھی کہ چیئرمین میاں فرید کا ایک ذاتی ملازم طاہر کونسل کے اکاوٴٹننٹ سے بہت سی رقم اور بہت سے بِل چھین کرلے گیا تھا۔ اس پر سی او صاحب کو بہت غصہ آیا اور انہوں نے چیئرمین سے شکایت کی۔ بس پھر کیا تھا ؟ چیئرمین مِل اونر تھے۔انہوں نے سی او محمد ریاض کو فوری طورپر ان کی کرسی سے ہٹانے کا حکم نامہ جاری کردیا۔جبکہ ایک سرکاری ادارہ ہونے کی وجہ سے وہ ایسا کرنے کے مجاز نہ تھے۔ اگر کوئی محمد ریاض کو ان کے عہدے سے ہٹا سکتا تھا تو وہ کونسل کا بورڈ آف ڈائریکٹرز تھا۔ لیکن چیئرمین نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کال کرنے کی بجائے سی او محمد ریاض کو نہ صرف عہدے سے ہٹانے کا لیٹر جاری کردیا بلکہ ساتھ ہی پولیس بھی بلا لی۔ہمارے سی او نے یہ صورتحال دیکھی تو بہتر سمجھا کہ اب سب کچھ میڈیا کے سامنے آجائے ، چنانچہ پولیس کے ساتھ جانے سے پہلے انہوں نے ٹی وی والوں کو کال کردی۔کیمرہ مین فوری طور پر پہنچ گئے۔ ساری صورتحال ، پولیس کی موجودگی میں ان کے سامنے رکھی گئی لیکن افسوس کہ میڈیا بھی ایک سرمایہ دار کے پیسوں کی چمک میں آگیا۔ سوائے ایک چینل کے ، باقی تمام چینلز نے کوریج ہی نہ دی۔

اب کئی روز سے کونسل بند ہے۔جاری کلاسز اچانک روک دی گئی ہیں۔ ملک بھر سے آئے ہوئے طالب علموں کو عجیب صورتحال کا سامنا ہے۔ ٹرینیز ہر روز کونسل آتے اور باہر گیٹ پر کھڑے رہ کر واپس چلے جاتے ہیں۔ بعض نہایت حساس اداروں میں جاری ٹریننگ کورسز یکلخت رْک گئے ہیں۔ یہی نہیں ملازمین کی تنخواہوں کے چیکس پر چیئرمین محض اس لیے دستخط نہیں کررہے کہ اگر وہ دستخط کردیتے ہیں تو یہ ثابت ہوجائے گا کہ انہوں نے محمد ریاض صاحب کو سی او تسلیم کرلیا ہے۔ کیونکہ انہوں نے جو ٹرمینیشن لیٹر جاری کیا ہے اس پر پچھلے مہینے کی 25 تاریخ ڈالی گئی ہے۔

اور اس طرح سیکڑوں لوگوں کو بلاوجہ پریشان کیا جارہا ہے۔ خدارا اگر آپ کی وساطت سے حکومت کچھ سنتی ہے تو میری بس اتنی سی درخواست ہے کہ کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ بلائی جائے اور اتنے سنگین مسائل کو میٹنگ میں ڈسکس کیا جائے۔ چیئرمین نے غلط ہونے کا سب سے بڑا ثبوت ہی یہی ہے کہ اْنہوں نے اتنے بڑے بڑے واقعات کے بعد بھی ابھی تک بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ طلب نہیں کی اور نہ بورڈ ممبران نے زحمت کی کہ ہرسال اتنے بڑے بڑے فنڈز تو کھا جاتے ہیں ، لیکن ذرا پتہ تو کریں کہ ہمارے نام پر چلنے والی کونسل میں ہوکیا رہا ہے؟"

میں نے اپنے قارئین اور متعلقہ حکام تک اس نوجوان کی بات پہچانے کے لیے اس خط کو اپنے کالم کا حصہ بنایا ہے۔ اب سوچ رہا ہوں کہ نئی حکومت بن رہی ہے۔ میاں نواز شریف اسلام آباد پہنچنے ہی والے ہیں۔ اور وہ خود ایک بہت بڑے انڈسٹریلسٹ ہیں۔ یقیناً آنے والے چند ہی دنوں میں سکل ڈیولپمنٹ کونسل کا مسئلہ بھی کسی نہ کسی طرح حل ہوہی جائیگا۔ میرا اب یہ بھی خیال ہے کہ نئی حکومت کے ساتھ چیئرمین کی وفاداریوں کو بھی مدنظر رکھا جائے گا اور نوازشات یا بے رْخی ہردوطرح کا ردِ عمل براہِ راست چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سیاسی وفاداریوں کے ساتھ منسلک ہے۔ چنانچہ سی او محمد ریاض ہوں یا ملازمین میں سے کوئی اور فرد ان کو چاہیے کہ وہ اپنا بوریا بستر لپیٹنے کا بھی گاہے بگاہے سوچتے رہیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔ویسے یہ بات ہے کتنی عجیب کہ ایک سرکاری محکمے کو ایک پرائیویٹ سربراہ چلاتا ہے۔

293 — قاتلوں سے مذاکرات

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-293 | ↑ فہرست

قاتلوں سے مذاکرات

====================

قاتلوں سے مذاکرات

وہ پاکستانی طالبان جنہوں نے شمالی وزیرستان میں اپنی حکومت قائم کر رکھی ہے جووہاں اپنا پرچم لہراتے ہیں ،اپنا قانون چلاتے ہیں ،نہ پاکستان کو تسلیم کرتے ہیں نہ پاکستانی حکومت کو ۔۔۔اور مسلسل کئی سالوں سے پاکستانی فوج اور پاکستانی عوام کے ساتھ جنگ کرتے آرہے ہیں اوراس وقت تک ہزاروں پاکستانیوں کو قتل کر چکے ہیں ۔بے گناہوں کوقتل کرناجن کامحبوب مشغلہ ہے۔ انسانی زندگی کی جن کے نزدیک کوئی حیثیت نہیں ۔ہمارے بے شمار فوجی بھائی بھی جن کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں ۔اتنے زیادہ سپاہی انڈیا اور پاکستان کی جنگوں میں شہید نہیں ہوئے تھے جتنے ان کے ہاتھوں شہادت حاصل کر چکے ہیں، کتنے ستم اور مجبوری کی بات ہے کہ اس وقت نواز شریف اور عمران خان دونوں اپنے شہیدوں کے لہو سے صرفِ نظر کرتے ہوئے یہ چاہتے ہیں کہ ان طالبان سے مذاکرات کئے جائیں ۔ چلیں قاتلوں سے مذاکرات کرلئے جائیں مگر سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا مذاکرات کئے جائیں؟ مذاکراتی ٹیم ذرا سوچیے انہیں کیا کہے گی یہی نا کہ دیکھو طالبان بھائیو! تم نے آئندہ ہمارے لوگوں کو قتل نہیں کرنا اوروہ کہیں گے ”ٹھیک ہے نہیں کریں گے ہمارے فلاں فلاں قاتلوں کو رہا کردو ۔ ہمیں اتنی دولت دے دو ۔یا ہمارے فلاں قاتل کو جیل سے رہا کرکے اس کے ساتھ مذاکرات کرو جیسے پچھلی مرتبہ مذکرات کیلئے طالبان نے عدنان رشید کا نام پیش کیا تھا۔

یہ وہ مجرم تھا جسے بنون جیل سے طالبان نے جیل توڑ کر نکال لیا تھااور اس کے ساتھ مذاکراتی ٹیم میں سعد عمر اور مسلم خان کا نام شامل کیاتھا جو دونوں قاتل بھی پاکستان کی جیل میں ہیں‘چلو ہم یہ بھی مان لیتے ہیں۔مذاکرات کے نام پر یہ کڑوا گھونٹ بھی بھر لیتے ہیں مگر اس کے بعد اس بات کی ضمانت کون دے گا کہ وہ اپنے کئے ہوئے وعدہ پرقائم رہیں گے۔کیونکہ قاتلوں کی اس انجمن کی کوئی اخلاقیات تو ہے ہی نہیں جو بچوں اور بچیوں کو قتل کرتے ہوں ان کی کیا اخلاقیات ہوسکتی ہے۔ان کے ساتھ مذاکرات کی بات۔۔۔دل نہیں مانتامگر چلو نواز شریف اور عمران خان بھی اپنا شوق پورا کرلیں۔

ہاں مذاکرات ہوسکتے ہیں ۔مگرطالبان کے ساتھ نہیں ۔شمالی اور جنوبی وزیرستان کے عوام کے ساتھ ۔ ان کے ساتھ یہ طے کیا جاسکتا ہے کہ وہ ان قاتلوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے حکومت پاکستان کا ساتھ دیں اور اس کیلئے وہاں کی عوام جو قیمت بھی کہے وہ اسے ادا کی جاسکتی ہے ۔میرے خیال کے مطابق طالبان امن کے مذاکرات کریں گے مگر وہ نتیجہ خیر کبھی ثابت نہیں ہونگے کیونکہ ان کے متعلق یہ تجزیہ طے شدہ ہے کہ ” طالبان ایسی تنظیم ہے جس کی ماہیت دہشت گردانہ ہے اور اس تنظیم کے طرز عمل اور مطالبات میں کہیں بھی امن پسندی یا پرامن بقائے باہمی کی خواہش کا تاثر نہیں ملتا۔“طالبان کے ساتھ مذاکرات میں اس نکتہ کو مد نظر رکھنا بھی ضروری ہے کہ کہیں ان مذاکرات کے نتیجے میں طالبان کو سنبھلنے کا وقت تو نہیں مل رہاکہیں ایسا تو نہیں ہورہا کہ وقتی طور پر وہ خاموش ہوجائیں اور کل مزید منظم اور طاقتور بن کر اپنی دہشت گردانہ کارروائیاں شروع کردیں۔پھر جو ان مذاکرات میں سب سے بڑا مسئلہ ہے وہ یہ ہے کہ ان قاتلوں کے کئی گروپ ہیں جن کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں جو12 یا 13 بتائے جاتے ہیں کیا اب مذاکرات کیلئے سب گروپس کے نمائندے بلائے جائیں گے یا فرداً فرداً ایک ایک گروپ سے مذاکرات کئے جائیں گے ۔پھر وہ غیر ملکی طاقتیں جو ان طالبان کو وسائل فراہم کر رہی ہیں ۔کیا وہ ان مذاکرات کو کامیاب ہونے دیں گی نواز شریف انڈیا کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں یہ بڑی اچھی بات ہے مگر طالبان کو وسائل فراہم کرنے اور بلوچستان میں گڑبڑ کرانے میں جو واضح طور پر بھارتی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے اس سلسلے میں بھی نواز شریف کو بھارتی وزیر اعظم بات کرنا چاہئے ۔

وگرنہ دہشت گردی نہیں رک سکے گی اگر طالبان کے ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات کامیاب بھی ہوگئے تو بیرونی طاقتیں دوسرے گروپ کو وسائل فراہم کرنے لگیں گی ۔مجھے تحریک انصاف کے صوبہ پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ کے اس بیان پر بھی بہت حیرت ہوئی ہے کہ انہیں ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ دہشت گردی کون کرتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جو بھی دہشت گردی کرتے ہیں ’ہم انہیں درخواست کرتے ہیں کہ صوبے میں امن ہونا چاہیے، وہ جو عزت مانگتے ہیں ہم دینے کو تیار ہیں‘ اور ہم ان کو دوبارہ معاشرے کا حصہ بنانے کے لیے تیار ہیں۔پہلی حیرت تواس بات پر ہے پاکستانی فوج جو کئی سال اپنے شمالی علاقوں میں برسر پیکار ہے ۔کیا اسے معلوم ہی نہیں کہ وہ کس کے ساتھ لڑ رہی ہے اور کیوں لڑ رہی ہے ۔دوسری بات وہ جو ہمارے بچوں کو قتل کر رہے ہیں یا قتل کرچکے ہیں آپ کون ہوتے ہیں کہ قاتلوں کو عزت دینے والے ۔پاکستان کی عوام طالبان کے ساتھ ہونے والے ان مذاکرات کو بڑی گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں کہ کہیں لیڈران کرام اپنی جانیں محفوظ رکھنے کیلئے پاکستانی عوام کے خون کا سوداتو نہیں کر رہے ۔نوازشریف نے ایک بات پوچھی ہے کہ ”میں طالبان کے ساتھ بیٹھ کر بات کیوں نہ کروں “تو ان کی خدمت میں اتنی درخواست ہے کہ آپ طالبان کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں یا کھڑے ہوکر آپ کی مرضی ہے آپ اس وقت پاکستانی جنگل کے شیر ہیں آپ کو کون روک سکتا ہے مگر یہ ضرور سوچئیے کہ جن لوگوں کے ساتھ آپ بیٹھ رہے ہیں ۔وہ کون ہیں۔ انہوں نے کیا کیا ہے ۔وہ کس کس دشمن ملک کے ایجنٹ بنے ہیں اور ان تمام باتوں کے باوجود آپ سمجھیں کہ آپ کو ان کے ساتھ بیٹھنا چاہئے تو ضرور بیٹھیں ۔۔۔۔ اورجہاں جی میں آئے وہاں بیٹھیں۔

294 — عطاالحق قاسمی کی جیت

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-294 | ↑ فہرست

عطاالحق قاسمی کی جیت

====================

عطاالحق قاسمی کی جیت

عطاالحق قاسمی کو اس بات کا بہت دکھ تھا کہ تحریک انصاف کے نوجوانوں نے ان کے متعلق بہت بری بری باتیں کی ہیں ۔جس پر میں نے ہمیشہ افسوس کا اظہار کیا اور کہا آپ نواز شریف کے حق میں کچھ زیادہ ہیں ۔قاسمی صاحب اور میرے درمیان یہ سلسلہ تقریباً دو ماہ تک چلتا رہا۔ اب جب قاسمی صاحب جیت گئے یعنی نون لیگ جیت گئی اور میں ہار گیا یعنی تحریک انصاف ہار گئی توقاسمی صاحب نے کہا”منصور اپنے اور میرے رویے میں فرق دیکھو ۔ تم مجھے ہمیشہ یہی کہتے رہے ہو کہ عوام نواز شریف کے ساتھ نہیں ہیں اس لئے آپ کوان کا ساتھ نہیں دینا چاہئے مگر میں نے تمہیں کبھی نہیں کہا کہ تم عمران خان کی بجائے نون لیگ کی حمایت کرو ۔میں جانتا تھا کہ اگر میں نے تمہیں کہہ دیا تو تمہاری بہت مشکل ہوجائے گی ۔ دوستوں کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہئے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ واقعی بہت بڑی بات ہے اگر قاسمی صاحب مجھے مجبور کرتے تھے تو عین ممکن تھا کہ میں نواز شریف کے حق میں لکھتا یا کالم لکھنا چھوڑ دیتا۔ اس کی وجہ قاسمی صاحب سے میری34سال پرانی دوستی ہے۔ کالم نگاری کی عادت بھی مجھے عطاالحق قاسمی نے ڈالی تھی۔

جب میں نیا نیا لاہور وارد ہواتھاتومجھے اپنی Triamphکیلئے روزنامہ نوائے وقت کے ادبی صفحہ پرکچھ علاقہ دے دیا گیا ۔ میں نے اس کار کی پرائیویٹ نمبر پلیٹ پر ”دیوار پہ دستک “ کا سائن بورڈ آویزاں کیا اور اخباری صفحوں کے کالموں کی سڑکوں پر اسے پوری سپیڈ کے ساتھ دوڑانے لگا۔شور،دھول اور دھواں بہت اڑتا تھا ۔کچھ سڑکیں ٹوٹی پھوٹی تھیں ،کچھ قلم کاسائیلنسرمیں خراب تھا۔ مگر میں نے دیکھا کہ رفتہ رفتہ اسی دھویں سے دھلی ہوئی دھول میں پھول کھلنے لگ گئے ہیں ۔دھاڑتے چنگھاڑتے شور میں مور ناچنے لگے ہیں (چڑیا گھر کے مور) لاہور میں چیرنگ کراس پر ایک طرف ایک خبار کا دفتر ہے تو دوسری طرف چڑیا گھرکی عمارت ۔ میں نے شروع شروع میں چڑیا گھر کو چیرنگ کراس کے دوسرے سمت اسمبلی ہال کی عمارت تک پھیلتے ہوئے دیکھا اور آہستہ آہستہ مجھے یوں محسوس ہونے لگا کہ پورا لاہور اس چڑیا گھر میں سماتا چلا جا رہا ہے اورپھر یوں ہواکہ کی دیواروں سے جانورسر ٹکرا ٹکرا کر دستک دینے لگے۔ اگرچہ عطاالحق قاسمی وہ اخبارچھوڑ چکے ہیں مگر ابھی تک مجھے خون کے چھینٹے ان کے کپڑوں پرصاف دکھائی دیتے ہیں۔

سر ٹکرانے والوں کے اس ہجوم میں مجھے ڈاکٹر وزیر آغا اور انورسدید کے دھڑ ابھی تک یاد ہیں۔ مجھے یہ بھی یہ یاد ہے کہ جب میں شکیب جلالی کی دس ایسی غزلیں سامنے لایا جو تھوڑی بہت ترمیم کے ساتھ ڈاکٹر وزیر آغا کے دیوان میں موجود تھیں تو کھڑکیاں دروازے بجنے لگے۔ اب مجھے” دیوار پہ دستک “کے نام سے مختلف اخباروں میں کالم لکھتے ہوئے تقریباً 25 سال ہو گئے ہیں۔کئی سال سے جنگ لندن میں لکھ رہاہوں میرے خیال میں عطاالحق قاسمی پر بھی قدوس ِ ذوالجلال کی بے پایاں کرم نوازیاں ہیں انہیں بھی بڑے بڑے با کمال دوست قدرت نے عطاکئے ہیں۔ اگلے مہینے باہو اکیڈمی برطانیہ میں ”فیس آف پاکستان “ کے نام سے برطا نیہ میں عطاالحق قاسمی کیلئے چھ تقریبات کررہی ہے جن میں پہلی تقریب لندن یونیورسٹی میں ہورہی ہے جس کا اہتمام احسان شاہد نے کیا ہے، دوسری تقریب صابر رضا مانچسٹر میں کرا رہے ہیں ۔ تیسری تقریب برمنگھم ہے جو سلطان باہو انٹر نیشنل ادبی کانفرنس ہے چوتھی تقریب فیس آف پاکستان کے حوالے سے بریڈفورڈ میں ہوگی جس کا اہتمام اے ڈی انجم کر رہے ہیں ۔پانچویں تقریب گلاسکو ہوگی جو گلاسکو انٹرنیشنل آرٹ گروپ کے روح رواں محمد اشرف کرا رہے ہیں اور چھٹی تقریب نیوکیسل میں ہوگی جس میں اہتمام ممتاز صنم نے کیا ہے ۔یہ تمام تقریبات عطاالحق قاسمی کی سترویں سالگرہ کے حوالے سے ہورہی ہیں۔ عطاالحق قاسمی کی پچاسویں سالگرہ بھی ہم نے برطانیہ میں منائی تھی۔

پاکستان سے امجد اسلام امجد، ڈاکٹر شیرافگن خان (جواس زمانے میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے وفاقی وزیر قانون ہوا کرتے تھے) آزادکشمیر سے اس وقت کے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم کے بیٹے سردار عتیق اور میں خصوصی طور پر آئے تھے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو ، نواز شریف ،سردار عبدالقیوم ، میاں منظور احمد وٹو(جو اس وقت وزیر اعلی پنجاب تھے )میاں شہباز شریف ، سپریم کورٹ کے جسٹس رفیق تارڑ، احمد ندیم قاسمی، اشفاق احمد، مولانا کوثر نیازی ،پروفیسر پریشان خٹک ،روزنامہ جنگ کے چیف ایڈیٹر میرشکیل الرحمن ،سید ضمیر جعفری ،مجید نظامی ،مجیب الرحمن شامی ،زاہد ملک ،علی سفیان آفاقی ،منو بھائی، چینی زبان کے معروف شاعرچانگ شی شوان ،ایران سے آقائے صادق گنجی ، قتیل شفائی ، ڈاکٹر انیس ناگی ، ڈاکٹر سلیم اختر، ڈاکٹر سعادت سعید،اصغر ندیم سید ، یونس جاوید ، قدرت اللہ چوہدری ، دلدار پرویز بھٹی اور سابق سکریٹری خارجہ اکرم زکی نے خصوصی پیغامات بھجوائے تھے۔ ان تقریبات میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے اہل قلم برطانیہ آرہے ہیں۔جن میں سہیل وڑائچ،پاکستان ،ڈاکٹر انعام الحق جاوید، پاکستان، راشدہ ماہین ملک، پاکستان،ڈاکٹر اقبال شاہد، پاکستان ، یاسر پیر زادہ، پاکستان،ڈاکٹر صائمہ ، پاکستان،جمشید مسرور، ناروے ، اسد رضوی، فرانس ، ڈاکٹر نعیم کوہلی، امریکہ ،کے ایم اشرف، سان فرانسسکو ، نصیر ملک، اٹلی،عاطف توقیر، جرمنی، نصر ملک، ڈنمارک ، امجد شیخ، ڈنمارک ،نور الحسن تنویر، دبئی، راشد بٹ، قطر،قاضی محمد اصغر، قطر،ناصر شیخ، جرمنی شامل ہیں۔

295 — عائلہ ملک

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-295 | ↑ فہرست

عائلہ ملک

====================

عائلہ ملک

میانوالی کی تاریخ میں عجیب و غریب موڑ آنے والا ہے۔ یہی میانوالی تھا جہاں جب کوئی شخص باہر سے آتا تھا تو پوچھتا تھا کہ اس شہر میں افزائش نسل کا طریقہ کیاہے ۔یعنی عورت نام کی شے دور دور تک نہیں دکھائی دیتی تھی ۔اور کہیں سفید برقعے میں کوئی خاتون نظر آجاتی تھی تو مرد راستے چھوڑ دیتے ہیں ۔بے شک میانوالی میں عورت کا بہت احترام تھا مگر تھی چاردیواری میں قید۔گھر سے باہر نکلنا اس کیلئے اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا۔تعلیم کے سوا کسی بھی میدان میں عورت کو داخل ہونے کی اجازت نہ تھی۔مجھے یاد ہے کہ جب میں نے نئی نئی شاعری شروع کی تھی اور احمد ندیم قاسمی کے ادبی میگزین میں چھپنا شروع کیا تھا تو اس میں ایک شاعرہ ”لیلیٰ نیازی “ کے نام سے شائع ہوتی تھی۔مجھے جب احمد ندیم قاسمی سے اس بات کا علم ہوا کہ لیلیٰ نیازی کا تعلق میانوالی سے ہے تو میں نے اپنے طور پر میانوالی میں اس کی تلاش شروع کی مگر ناکام رہا۔لیلیٰ نیازی بہت خوبصورت شاعرہ تھی اس کا شعر تو اس کا نام آتے ہی ذہن میں لہرا گیاہے،

مجھے تو کوئی غم نہیں، میں خوش ہوں، دیکھ لیجئے

مگر کسی کا ذکر کیوں، مرے ہی سامنے چھیڑے

اگرچہ بہت بعد مجھے پتہ چل گیا تھا لیلیٰ نیازی کون تھی اور مجھے اس بات کا بہت دکھ ہوا تھا کہ اسے اپنی شاعری شائع کرانے کیلئے اپنا نام تک بدلنا پڑا۔اس کے بعداردو ادب میں میانوالی کی کچھ خواتین اپنے نام کے ساتھ بھی آئیں مگر جتنی اچھی شاعرہ لیلیٰ نیازی تھی ۔شاید ہی میانوالی کی کوئی خاتون اتنی اچھی شاعرہ ثابت ہو۔انہی دنوں کا ایک اور واقعہ بھی یاد آرہا ہے ۔میں کالاباغ گیا ہوا تھا اچانک بازارمیں موجود لوگ سڑک کے دونوں طرف منہ پھر کر کھڑے ہوگئے ۔حتیٰ کہ دکانداروں نے بازار کی طرف پشت کر لی ۔میں جس دوست کے ساتھ تھا اس نے مجھے بھی ایسا کرنے پر مجبور کیا پتہ چلاکہ بازار سے نواب کالاباغ کی فیملی گزرنے والی ہے۔ اور اب اسی فیملی کی ایک عورت میانوالی کی ایم این اے بننے والی ہے ۔یقینا یہ ایک بڑی تبدیلی ہے ۔وہی لوگ پشت کرکے کھڑے ہونے پر مجبور ہوتے تھے۔آج وہی میانوالی کے لوگوں کی خدمت کر رہی ہے ۔ میرے نزدیک یہ عمران خان نے میانوالی کی رسموں اور رواجوں میں جکڑی ہوئی عورتوں پر بہت بڑا احسان کیا ہے کہ انہوں نے اپنی چھوڑی ہوئی نشست ایک عورت کودی ہے۔اس خاتون سے پہلے میانوالی کی کچھ اور خواتین بھی سیاست میں آچکی ہیں مگرانہوں نے میانوالی میں نہیں اپنے شوہروں کے علاقوں میں سیاست کی ہے ۔

عمران خان نے میانوالی سے اپنی جیتی ہوئی نشست عائلہ ملک کو دی ہے ۔میانوالی میں عائلہ ملک اس نشست پر عمران خان کی انتخابی مہم کی انچارج تھیں اور جس جانفشانی سے انہوں نے اس نشست پر عمران خان کی انتخابی مہم چلائی وہ شاید کسی مرد کے بس کا بھی کام نہیں تھا۔حتیٰ کہ اسے قتل کرنے کی بھی کوشش کی گئی اس پر فائرنگ ہوئی مگروہ ڈری نہیں بلکہ جواباً اپنے محافظوں کے ساتھ مل کر خود بھی دفاعی فائرنگ کرتی رہیں۔سنا ہے عائلہ ملک ایک معروف نشانہ باز بھی ہیں اور اس حوالے سے کئی انعام جیت چکی ہیں۔میں جب میانوالی گیا تومظہر برلاس کے ساتھ ان سے جا کر ملا، ان کے حلقے میں انتخابی مہم کا جائزہ لیا ۔لوگوں سے ان کے بارے میں پوچھا توجواب ملا کہ اس خاتون کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ یہ نواب آف کالاباغ امیر محمد خان کی وہ پوتی ہے جو ٹوٹی ہوئی کٹیامیں بھی چلی جاتی ہے ۔مفلوک حال عورتوں کے ساتھ بیٹھ کر ٹوٹے برتنوں میں چائے بھی پی لیتی ہے۔ اسے کون شکست دے سکتا ہے ۔میانوالی کی دوسری نشست سے ایم این اے بننے والے امجد خان بھی عائلہ ملک کی کوششوں سے تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور یوں پھر عمران خان کامیانوالی سچ مچ عمران خان کا ہوگیا۔میں سمجھتا ہوں کہ میانوالی سے عائلہ ملک کا ایم این اے بن جانا میانوالی کی سیاست پر بہت گہرے نقوش چھوڑے گا ۔میانوالی میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا،اگرچہ میانوالی کے کچھ لوگوں کو یہ بات پسند نہیں آئے گی کیونکہ تنگ نظر اور عورت کو پاؤں کی جوتی سمجھنے والوں کیلئے تو یہ ایک المیہ ہوگالیکن وہ لوگ جو سمجھتے ہیں کہ مردوں کی طرح عورتوں کے حقوق ہیں۔انہیں بھی آگے بڑھنے کے مواقع ملنے چاہئیں وہ میری طرح عمران خان کے اس فیصلے بہت خوش ہونگے

کچھ لوگوں کو اس بات کی بھی تکلیف ہے کہ عمران خان نے میانوالی کی نشست کیوں چھوڑی ۔یہ ان کی آبائی نشست تھی انہیں یہ نشست اپنے پاس رکھنی چاہئے تھی مگر سچ یہ ہے کہ عمران خان کا فیصلہ درست فیصلہ ہے انہوں نے اپنے آپ کو صرف میانوالی کا نہیں پورے ملک کا لیڈر ثابت کیا ہے اور یہ نشست ان کے گھر کی نشست ہے اور پھر دی بھی کسی غیر کو نہیں ۔میانوالی کی ہی ایک بیٹی کو دی ہے اور یقینا یہ عائلہ ملک کا حق تھا۔عمران خان کی ایک خوبصورتی یہ بھی ہے کہ وہ صرف اپنے رشتہ داروں کے گھروں کو اپنا گھر نہیں پورے میانوالی کو اپنے گھر سمجھتے ہیں۔وہ لوگ جو یہ سوچ رہے ہیں کہ اب عمران خان کے میانوالی کا کیا بنے گاانہیں اس بات کا اندازہ نہیں کہ اب عمران خان کا میانوالی اور زیادہ مضبوط ہوگا اورزیادہ روشن اور تابناک ہوگا ۔کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ چونکہ ن لیگ کی حکومت آچکی ہے اس لئے تحریک انصاف دوبارہ یہ نشست نہیں جیت سکے گی تو یہ ان کی غلط فہمی ہے میانوالی کی عوام نے ہر دور میں اپنے ایسے لوگوں کو ووٹ دئیے ہیں جنہوں نے حکومت ِوقت کو للکارا ہے ڈاکٹر شیر افگن نے جب جنرل ضیا سے کہا تھا کہ میں آئین کا قاتل بن کر میانوالی نہیں جاؤں گا اور پھر اس جرم میں جنرل ضیاء نے انہیں ان کی نشست سے محروم کرادیا تھا تو اگلے الیکشن میں میانوالی کی عوام نے اسی ڈاکٹر شیر افگن کو دوبارہ ایم این اے بنا کر اسمبلی میں پہنچا دیا تھا ۔مولانا عبدالستار خان نیازی کے کردار سے کون واقف نہیں جسے میانوالی کے لوگ ہمیشہ ووٹ دیتے رہے ہیں ۔سو ن لیگ کی حکومت چاہے کچھ بھی کرلے مجھے پورا یقین ہے کہ عمران کی نشست پر عائلہ ملک ہی کامیاب ہونگی۔

296 — ڈاکٹر طاہر القادری ٹھیک کہتے تھے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-296 | ↑ فہرست

ڈاکٹر طاہر القادری ٹھیک کہتے تھے

====================

ڈاکٹر طاہر القادری ٹھیک کہتے تھے

یہ تو طے پاگیا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔ یہ بھی معلوم چکاہے کہ دھاندلی کیسے ہوئی ہے۔ کیونکہ پچیس کے قریب قومی اسمبلی کی نشستوں پر کئی پولنگ سٹیشن ایسے ہیں جہاں کل ووٹوں کی ایک ہزار تھی وہ ڈالے جانے والے ووٹ کی تعداد پندرہ سو نکلی اورعمران خان نے بڑی شرافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف انہی حلقوں میں دوبارہ گنتی کیلئے کہا ہے ۔یہ وہ حلقے ہیں جہاں جعلی ووٹ ڈالنے والوں کوجعلی سازی کرنا بھی نہیں آسکی تھی۔یہ اسی طرح کا عمل ہے جیسے کسی طالب علم کے پاس کمرہٴ امتحان نقل پہنچے اور اس پر لکھا ہوا ہوکہ اس سوال کا جواب یہاں سے شروع کرناہے اورنقل کرتے ہوئے وہ جملہ بھی پرچے میں درج کر دے ۔ مگرسوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر پچیس کے قریب حلقوں میں ایسا ہوا ہے تو یہ کیسے کہا جا سکتا ہے کہ باقی حلقوں میں صاف شفاف انتخابات ہوئے ہیں ہاں یہ ضرور ہے کہ باقی حلقوں میں نقل مارنے والے سیاسی طالب علم اپنے کام میں پوری مہارت رکھتے تھے ۔یہ جو زائد ووٹ ڈالے گئے ۔سوال پیدا ہوتا ہے یہ کہاں سے آئے یقینا کسی پرنٹنگ پریس میں چھپائے گئے ہونگے ۔کچھ لوگوں خیال ہے کہ یہ جعلی بیلٹ پیپر اسی پریس سے شائع ہوئے ہیں جہاں سے جعلی بیلٹ پیپر پرنٹ ہو کر افغانستان جایا کرتے ہیں ۔جس پر افغان الیکشن کمیشن نے باقاعدہ احتجاج بھی کیا تھا۔انتخابات سے کئی دن پہلے یہ جعلی بیلٹ پیپر پورے ملک میں کرنسی کی طرح گردش کرتے پھرتے تھے ۔

لاہورکے جنرل پوسٹ آفس سے بڑی تعداد میں جعلی بیلٹ پیپرز کے چار پارسل پکڑے گئے ۔چیف پوسٹ ماسٹر لاہورارم طاہرنے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایم او آفس ریلوے سٹیشن پر ایک نامعلوم شخص نے چار تھیلے بک کرائے تھے، شبہ گزرنے پر عملے نے پارسل کھولے تو ہزاروں کی تعداد میں جعلی بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے۔ چیف پوسٹ ماسٹرنے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے کارروائی کے لئے تمام جعلی بیلٹ پیپرز ریٹرننگ آفیسر کو بھجوا دیئے ہیں۔

چار مئی کوپختون خواہ کے ضلع دیر لوئیرمیں بڑی مقدار میں جعلی بیلٹ پیپر پکڑے گئے ملزمان کوپولیس نے گرفتار کر لیامگر بعد میں ملزمان کو رہا کر دیا گیا اور دیر لوئیر کے پولیس سربراہ نے کہا کہ بیلٹ پیپر دراصل عورتوں کو سمجھانے کیلئے بنائے گئے تھے کہ انہوں نے ووٹ کا استعمال کس طرح کرنا ہے ۔ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق ان کی تعداد نوے ہزار تھی۔

نو مئی کوسندھ رینجرز نے شہر قائد کی مچھر کالونی میں چھاپہ مار کر جعلی بیلٹ پیپرز برآمد کرلیے گئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مچھر کالونی میں واقع ایک مکان میں جعلی بیلٹ پیپرز تیار کر لیے گئے ہیں اور نامعلوم مقام پر ترسیل ہونے کو ہیں۔ حکام کے مطابق تفتیش شروع کردی گئی ہے کہ کس نے اور کیوں بیلٹ پیپرز تیار کیے جبکہ کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

نو مئی کورینجرز نے خیر پور بائی پاس پرکا رسے بیلٹ پیپرز بر آمد کر کے دو افراد کوگرفتار کر لیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق رینجر ز نے ایک مشکوک کارکو روک کر تلاشی لے تو اس سے پی ایس 76کے425اور این اے 233کے 35بیلٹ پیپرز بر آمد ہوئے۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ بیلٹ پیپر کسی پرنٹنگ پریس میں نہیں چھپائے گئے یہ وہی بیلٹ پیپر ہیں جو الیکشن کمیشن نے اٹھارہ کروڑ کی تعدادپرنٹ کرائے تھے ۔ کیا پاکستان میں اٹھارہ کروڑ ووٹر ہیں ۔ اگر نہیں ہیں توالیکشن کمیشن نے ایسا کیوں کیا تھا۔پھر الیکشن کے پاس ان اٹھارہ کروڑ بیلٹ پیپرز کا حساب ہونا چاہئے کہ کہاں کتنا ووٹ تھا اور کتنا بیلٹ پیپر بھیجا گیا ۔اگر ایک حلقے ووٹر کی کل تعداد دو لاکھ ہے اور الیکشن کمیشن وہاں تین لاکھ بیلٹ پیپر بھیج رہا ہے تو اس وقت مطلب ہے کہ یہ دھاندلی امیدواروں کی انفرادی دھاندلی نہیں کسی اوراجتماعی پلاننگ کا حصہ ہے ۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ ان جعلی بیلٹ پیپر کا استعمال کیسے کیا گیا۔ اخباری خبر کے ضلع کوہاٹ کی تحصیل کرک میں پریزائیڈنگ آفیسر احمدگل، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر عبدالرحمن اور پولنگ آفیسر سحردادکو جعلی بیلٹ پیپر اصل بیلٹ پیپرزکے ساتھ ملا کر ووٹرز میں تقسیم کرنے پر چھاپہ مارکر رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا ہے۔ پشاور میں پولیس نے دوران پولنگ ایک امیدوارکے بیلٹ پیپر پر مہریں لگانے والے اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر نثار خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔چمکنی پشاورمیں خواتین کے پولنگ اسٹیشن سے بیلٹ پیپرزکی ایک کاپی غائب ہوگئی،خاتون پریذائیڈنگ افسر نے بتایا کہ ایک کاپی میں 100ووٹ ہوتے ہیں،کاپی نمبر733غائب ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ارمڑ میں خواتین پولنگ سٹیشن سے بیلٹ پیپر اور مہریں پولنگ بوتھ سے باہر لا کر ووٹ ڈالے جارہے ہیں ایبٹ آبادکے حلقہ پی کے47 میں دو پولنگ اسٹیشن نمبر 84 اور 129 میں بیلٹ پیپرزکی دو بکس بھی چوری ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔پی پی170سانگلہ ہل کے پولنگ سٹیشن نمبر 53 پر قائم لیڈیز پولنگ کی پریزائیڈنگ آفیسر شاہدہ نواز خود اپنے ہاتھوں سے جعلی ووٹ ڈالتے پکڑی گئی۔

ریٹرننگ آفیسر محمد شبیرحسین نے موقع پر پہنچ کر پولیس کے ہمراہ صورتحال پر قابو پایا اور پریذائیڈنگ آفیسر شاہد نوازکو فوری طور پر تبدیل کردیا۔سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس119سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اور سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر کو رینجرز نے گرفتارکرلیا۔ پاکستان رینجرز سندھ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی اکبرگجر سے جعلی بیلٹ پیپر برآمد ہوئے ہیں۔کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاوٴن میں جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش میں ایک خاتون کوگرفتارکرلیا گیا۔ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر4 میں رینجرز نے چھاپہ مارکر3 افرادکو بیلٹ پیپرز اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ حراست میں لیے گئے افراد سے بیلٹ پیپرز اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔

ایسی بے شمار واقعات سے پچھلے کچھ دنوں کے اخبارات بھرے پڑے ہیں ۔یعنی دھاندلی اجتماعی سطح پر بھی ہوئی ہے اور انفرادی سطح پر بھی ۔یعنی وہی ہوا ہے کہ کرپٹ نظام کی مدد سے کرپٹ لوگوں نے انتخابات میں بھرپور کرپشن کی ہے اور ایک بار پھر فرشتوں کی مدد سے آدمیوں کا حق چرا لیا گیا ہے۔ایک اور کرپٹ قومی اسمبلی ۔زندہ باد۔

297 — نواز شریف کے نام ایک خط

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-297 | ↑ فہرست

نواز شریف کے نام ایک خط

====================

نواز شریف کے نام ایک خط

جیسے بھی ہوا، چاہے دھاندلی ہوئی یا نہیں یاسر پیرزادہ جیت گیا ہے اور میں ہار گیا ہوں ۔میں نے شکست کی رات عطاالحق قاسمی کو فون کیا اور کہا کہ سکندر اعظم کی بارگاہ میں راجہ پورس حاضر ہے اورقاسمی صاحب نے بادشاہی بھری ہوئی آواز میں پوچھا ”بتا ترے ساتھ کیا سلوک کیا جائے ۔ اور میں نے راجہ پورس کے جملے میں تھوڑی سی ترمیم کرتے ہوئے کہا ”وہی جو کالم نگار، کالم نگاروں کے ساتھ کیا کرتے ہیں۔ بے شک جیتنے سے زیادہ ہارکو برداشت کرنا مشکل کام ہے ۔اوریہ کام میں عمران خان سے سیکھتا آرہا ہوں کرکٹ کے میدان سے لے کر سیاست کے میدان تک ۔فتح کے لئے شکست کا حوصلہ بھی ضروری ہے ۔

میرے بہت دوست اس وقت فتح کے جلوس میں بھی شامل ہیں جنہیں میں حیرت اور پریشانی سے دیکھ رہا ہوں ایک دوست کو میں نے بازو سے پکڑ کر کہا”تمہیں تو میرے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے تھا تم تو ہار گئے ہو۔ تم فتح مندوں کے جشن کی طرف کیسے رواں دواں ہو“ تو ہنس پڑا اور اس نے ظفرخان نیازی کا یہ شعر پڑھ دیا

شکست کھا کے بھی میں فتح کے جلوس میں ہوں

جو دے گئے ہیں مجھے مات ۔۔ میرے اپنے ہیں

بلاول زرداری بھٹو الیکشن سے پہلے ہی کچھ اسی سے ملی جلی بات کر رہے تھے ۔بار بار فیض صاحب کا یہ شعر پڑھتے تھے۔

یہ بازی عشق کی بازی ہے جو چاہو لگالوڈر کیسا

گر جیت گئے تو کیا کہنے ہارے بھی تو بازی مات نہیں

مگر میں (جس کا نام تبدیلی ہے )مسلسل اپنی شکست کا سوگ منارہا ہوں ۔میں نے مستقبل کی عبرت سرا میں اڑتی ہوئی راکھ اپنے بالوں میں ڈال رکھی ہے۔دو دن ہوگئے ہیں کالے کپڑے پہنے پھر رہا ہوں ۔دوستوں نے دل بہلانے کیلئے اس شکست کو پہلی فتح قرار دیا۔تبدیلی کی نوید کہا،مجھے آئندہ کی تاریک گپھا میں روشنی کی پہلی کرن دکھائی ۔صوبہ پختونخوا میں آتے ہوئے انقلاب کی طرف متوجہ کیا مگر دل ہے کہ مانتا نہیں ۔کچھ دوستوں نے کہا کہ آوازِ خلق کو نقارہء خدا سمجھو نواز شریف سے بھی ایک بہتر پاکستان کی امیدکی جا سکتی ہے ۔اسی امید کو سامنے رکھتے ہوئے ایک دوست کا خط درج کر رہا ہوں جو اس نے نواز شریف کے نام لکھا ہے ۔

محترم جناب نواز شریف صاحب

اسلام علیکم

11 مئی2013ء کے انتخابات کے نتیجے میں آپ وہیں آکھڑے ہوئے ہیں جہاں 12 اکتوبر 1999کی صبح کھڑے تھے ۔جب آپ نے جنرل ضیاالدین بٹ کو چیف آف آرمی سٹاف بنایا تھا۔مگر معزول جنرل پرویز مشرف نے ہوائی جہاز میں آپ کا حکم تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا اور بغاوت کا ارتکاب کرتے ہوئے آپ کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھااور آپ نے اپنے اہل و اعیال اور ملازمین سمیت جلاوطن ہوجانے میں عافیت جانی تھی۔ آپ کے ساتھ تو جو ہوا سو ہواآپ پہ جو گزری سو گزری اور اس سے ساری دنیا آشنا ہے مگر جنرل ضیاالدین بٹ جو پاکستان کے آئین کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف قرار دئیے جاتے ہیں ان کے ساتھ غیر قانونی طور پر جو کچھ ہوا وہ بھی پاکستان کی تاریخ کا حصہ ہے ۔جنرل راشد قریشی نے کہا تھاکہ جنرل ضیاالدین آرمی کی تاریخ کے بہترین جنرلوں میں سے ایک ہیں ۔مگرانہیں زبردستی ملازمت سے علیحدہ کر دیاگیا۔جنرل ضیا الدین کی تعیناتی بحیثیت چیف آف آرمی سٹاف آپ نے کی تھی اور بحیثیت وزیر اعظم آپ اسے چیف آف آرمی سٹاف مقرر کرنے کے مجاز تھے۔مگر ایک بغاوت پسند اور نوکری سے نکالے گئے جنرل نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کرایک حاضر سروس چیف آف آرمی سٹاف کو یرغمال بنا کر غیر قانونی اور جبری طور پر برخاست کردیا۔میاں صاحب آپ سے درخواست ہے کہ وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعدپہلا حکم جسے جدید اصطلاح میں” ایگزیکٹو آڈر “کہتے ہیں دیتے ہوئے جنرل ضیالدین بٹ کو بحال کریں تاکہ انصاف کا بول بالا ہواور آپ اپنی حکومت کا سلسلہ وہیں سے شروع کر سکیں جہاں سے 12 اکتوبر کو منقطع کیا گیا تھایقینا جنرل ضیاالدین بٹ کی بحالی کے بعد آپ جو کارگل پر کمیشن بنا رہے ہیں اس کی کارکردگی میں مثبت اضافہ ہوگا اور پاک آرمی بھی اپنے ایک جنرل کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالہ پر آپ کی ممنون ہوگی

وسلام

آپ کا

محمد رمضان رمضانی

میں نے ایک سو احباب کو ہار جانے کی صورت میں کھانا کھلانے کی یاسر پیرزادہ کے ساتھ شرط لگائی تھی۔چونکہ میں ہار گیا ہوں اور یاسر پیرزادہ جیت چکا ہے اس لئے میں بہت جلد ان کے اعزاز میں ایک عشائیے کا بندوبست کر رہا ہوں ۔جہاں زیادہ امکان یہی ہے کہ میں اپنے دل کے پھپھولے پھوڑوں گا اور وہ جشن منائیں گے ۔آہوں پر سازوں کا رقصِ مشتعل جاری ہوگا ۔ہاں اگر جنرل ضیاالدین بٹ کی ملازمت بحال ہوگئی تو ممکن ہے میرے رویئے میں بھی لچک آجائے ۔

298 — نئے پاکستان کا نقشہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-298 | ↑ فہرست

نئے پاکستان کا نقشہ

====================

نئے پاکستان کا نقشہ

مجھے گولائی میں تراشی ہوئی نمل جھیل کی سفید پہاڑیوں کی قسم جہاں عمران خان نے نمل کالج قائم کیا ۔نمل کالج برطانیہ کی عظیم الشان بریڈفورڈ یونیورسٹی کا ایک حصہ ہے اور اس یونیورسٹی کے چانسلر عمران خان ہیں۔یورپ میں یہ مقام ان سے پہلے کسی پاکستانی کو نصیب ہوا ۔

مجھے نمک کی کانوں میں کان کنوں کی نمک میں گھلتی ہوئی ہڈیوں کی قسم جن کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے عمران خان شوکت خانم ہسپتال بنایا۔

مجھے کندیاں کے جنگلوں میں صبح سویرے شور مچاتے ہوئے کالے تیتروں کی قسم جو ہر صبح عمران خان کیلئے الحمد کی صداؤں میں دعائیں کرتے ہیں۔

مجھے کالاباغ سٹیٹ کی کرچیاں فضاؤں میں بکھیرتی ہوئی بغوچی تحریک سے لے کر نواب امیر محمد خان کی پوتی عائلہ ملک تک کی قسم ،جو اس وقت میانوالی میں عمران خان کی انتخابی مہم چلارہی ہیں۔

مجھے میانوالی کی تاریخ میں جاگیرداروں اور سرمایہ کاروں کے خلاف بننے والے ہر عوامی محاذ کی قسم۔

مجھے میانوالی کے برکتوں بھرے سلطان ذکریا کے مزارسے لے کرحضرت اکبر علی کے دربار کی قسم جہاں عمران خان اپنے آباواجداد سے ایک تسلسل سے نماز پڑھتاآرہا ہے۔

مجھے میانوالی کے خود سر شاعروں ،سر پھرے ادیبوں ،عمل کرنے والے دانشوروں اورسر فروش عالموں کی قسم۔

مجھے میانوالی کے عظیم دانش ور سید نصیرشاہ کی قسم کہ تبدیلیوں سے بھرے ہوئے اِس پُرجوش دریا نے پاکستان کی سیاست کو موج موج خوبصورت ترین بنادیاہے۔پاکستان میں عوامی اقتدار کا مرکزہ تبدیل کر دیا ہے ۔اب لاڑکانہ کی کہانی ختم ہوچکی ہے ، تحتِ لاہور کے دن گنے جا چکے ہیں ، اقتدار گڑھی خدا بخش اور جاتی عمرہ سے نکل کر میانوالی منتقل ہونے والا ہے۔ اب پاکستانی قبیلے کی آنکھ کا تارہ صرف اور صرف عمران خان بن چکا ہے ۔

وہی جواں ہے قبیلے کی آنکھ کا تارہ

شباب جس کا ہو بے داغ ،ضرب ہو کاری

اگر ہو جنگ تو شیرانِ غاب سے بڑھ کر

اگر ہو صلح تو رعنا غزالِ تاتاری

اب لاہور کے شریف اور نواب شاہ کے زرداری اپنی دکانیں بڑھا چکے ہیں ۔عمران خان کی سونامی ملک کو اپنی گرفت میں لے چکی ہے ۔بے شک کپتان ذرا سا زخمی ہوا ہے مگرزخم اُس کا کیا بگاڑ سکتے ہیں ۔جس کے ساتھ کروڑوں ماؤں اور بہنوں کی دعائیں ہوں۔جو دلوں میں دھڑکنوں کی بس چکا ہو ، جو دعاؤں میں گھل چکا ہو ،کیایہ دعاؤں کی قبولیت کا ثبوت نہیں تو اور کیا ہے کہ وہ بیس فٹ کی بلندی سے گر کر بھی صحیح سلامت ہے اور اس سے بڑھ کر اس کی سچائی اور اس کی حقانیت کا اور ثبوت ہوگا کہ نوازشریف کو جب اس حادثہ کی خبر ملی تو اس نے اپنا جلسہ روک کر عمران خان کے لئے دعا کرائی۔اگلے دن کی اپنی انتخابی مہم منسوخ کر دی ، شہباز شریف اس کی عیادت کیلئے شوکت خانم پہنچ گئے ، صدر زرداری نے اس کی عیادت کیلئے کئی فون کئے ،مولانا فضل الرحمن جیسے مخالف نے بھی اس کیلئے دعا کی ۔یعنی حقیقت میں سبھی مخالف اس سچ کو تسلیم کر چکے ہیں کہ تباہ حال پاکستان کی کشتی کو اگر کوئی لیڈر کنارے پر لگا سکتا ہے تو وہ صرف اور صرف عمران خان ہے ۔اس وقت وہی روشنی کا استعارہ ہے اس وقت وہی سچائی کی خوشبو ہے اس وقت عمران خان ہی پاکستان ہے ۔

میں تصور کی آنکھ سے دیکھ رہا ہے کہ پاکستان میں انرجی کا بحران ختم ہوگیا ہے ۔لوڈ شیڈنگ کا لفظ اپنی منعویت کھوچکا ہے ۔ہر گھر کا جرنیٹر سٹور روم رکھ دیا گیا ہے ۔کسی چولہے کو یہ شکایت نہیں رہی کہ پیچھے سے گیس نہیں آرہی ۔ وہ فیکڑیاں جو مہینوں سے بند پڑی تھیں وہ چوبیس گھنٹے رواں دواں ہیں ۔پاکستان کو لوٹنے والے پانچ سو بڑے لوگ سلاخوں کے پیچھے کھڑے ہیں ۔زندگی کی تمام سہولیات عام آدمی کی دسترس تک پہنچ چکی ہے ۔ امیر اور غریب میں تفاوت کم ہوتی چلی جارہی ہے ۔تنخواہیں بڑھ چکی ہیں۔مفلوک الحال لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔ مزرعے اپنی زمینوں سے جو سونا اگا رہے ہیں ۔وہ انہی کے کام آرہا ہے ۔جاگیر داری دم توڑ رہی ہے۔ سرمایہ داری جس نے پاکستان کا بند بند مضمحل کر رکھا ہے اسے کے ارد گرد دائرے گھنچ دئیے گئے ہیں ۔ ٹیکس چور وں کی کوٹھیاں ضبط کر لی گئی ہیں۔قرضے معاف کرانے والوں کی ملیں نیلام ہوچکی ہیں ۔لاہور کے مال روڈ پر گورنر ہاؤں کی عمارت سے علم کی ترسیل ہورہی ہے ۔گوادر دنیا کی ایک عظیم بندرگاہ بن چکی ہے۔ ڈرون پاکستان کی فضائیں چھوڑ گئے ہیں ۔دہشت گرد ی کامحاذ، ویران ہوچکا ہے۔مسئلہ کشمیر کے حل کی امید لگ گئی ہے ۔دوستو خدا گواہ ہے یہ میں کوئی خواب نہیں بیان رہا ۔ یہ گیارہ مئی کے بعدبننے والے نئے پاکستان کا نقشہ ہے۔

299 — الیکشن کے بعد پھر الیکشن

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-299 | ↑ فہرست

الیکشن کے بعد پھر الیکشن

====================

الیکشن کے بعد پھر الیکشن

کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ تبدیلی کا نعرہ ایک دھوکہ ہے ۔ووٹ سے تبدیلی ممکن نہیں۔۔یہ صرف ایک سیاسی نعرہ ہے ۔حکمران اس وقت تک تبدیلی نہیں لاسکتے جب تک لوگ اپنے آپ کو تبدیل نہ کریں ۔اگر عوام چاہتے ہیں کہ تبدیلی آئے تو وہ خود کو تبدیل کریں اچھے شہری بنیں ، اولاد کم پیدا کریں ،محنت کریں، حلال کی روزی کھائیں،کرپشن نہ کریں ، جھوٹ نہ بولیں،دھوکا نہ دیں،پورے روزے رکھیں ، باجماعت پانچ وقت کی نماز پڑھیں وغیرہ وغیرہ تو پاکستان تبدیلی ممکن ہے وگرنہ نہیں۔ میرے خیال میں اس وقت ایسی باتوں کا پرچار کرنے والے صاحبان ِ علم و دانش دراصل سٹیٹس کو کو برقرار رکھنے والی قوتوں کے نمائندے ہیں اور اپنے آقاؤں کی نمک حلالی کرتے ہوئے عوام کو غلط راستے پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ عمران خان کے ساتھ مل کر پاکستانی عوام جس تبدیلی کیلئے 11 مئی کو فیصلہ دینے والی ہے کسی طرح اس تبدیلی کو روکا جائے۔

ہر پاکستانی کویہ بات روز روشن کی طرح واضح نظر آرہی ہے کہ 11 مئی انتخابات کے نتیجے میں عمران خان ہر صورت میں وزیر اعظم بن جائیں گے ۔سٹیٹس کو کے نمائندے تبدیلی کی اس سونامی کو نہیں روک سکتے ۔اب آتے ہیں اسی سوال کی طرف کہ تبدیلی کیسے آئے گی نیا پاکستان کس طرح وجود میں آئے گا۔یقینا یہ بہت اہم سوال ہے ۔تحریک انصاف نے اپنے منشور میں کہا ہے کہ وہ امیرا ور غریب کا فرق ختم کرے گی ۔یہ عظیم کام کیسے ممکن ہوگاکیا پاکستان کاآئین اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ اللہ کی زمینوں پر جاگیرداروں نے جو قبضہ کر رکھا ہے۔وہ ختم کرایا جائے اور وہ زمینیں آباد رکھنے والے مزرعوں کو دے دی جائیں ۔یعنی جاگیر داری کا خاتمہ ہو۔نہیں ہر گز نہیں۔موجودہ آئین کے تحت یہ ممکن نہیں۔کیا پاکستان کاآئین اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ملک میں ہونے والی دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کو ختم کرکے اسے ہر شخص کے حق کے مطابق تقسیم کیا جائے۔ بالکل نہیں۔ قطعاً نہیں۔ تحریک انصاف کے منشور میں یہ بھی ہے کہ صحت اور تعلیم اور دوسرے انتظامی اداروں کوعوام کے سامنے جواب دہ بنایا جائے مگرضلعی سطح اور صوبائی سطح پر بیورو کریسی کے اس نظام کو بدلنے کیلئے بھی آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے ۔سوایسی تبدیلی صرف اس وقت ممکن ہے جب تحریک انصاف کے پاس دو تہائی اکثریت ہو۔یا کم از کم واضح اکثریت تو ہو کہ تحریک انصاف کوحکومت بنانے کیلئے کسی اور پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کی ضرورت نہ پڑے ۔

کیونکہ باقی تمام پارٹیاں” سٹیٹس کو “پروموٹ کرنے والی پارٹیاں ہیں انہیں ساتھ ملانے کی صورت میں تبدیلی ممکن نہیں ہوسکے ۔ان میں سے جس پارٹی کے ساتھ بھی عمران خان نے اتحادکیا وہ ہر معاملہ میں عمران خان کو بلیک میل کرنے کی پوزیشن میں ہوگی۔اور عمران خان جس تبدیلی کے نعرے کے ساتھ نئے پاکستان کی تعمیرکیلئے اقتدار میں آئیں گے وہ تعمیر ممکن نہیں ہو سکے گی

اس مسئلے کے حل کیلئے میرا پہلا مشورہ تو پاکستان کی عوام کیلئے ہے کہ عوام عمران خان کا بھرپور ساتھ دے اور نوجوان اپنے بزرگوں کو مجبور کریں کہ وہ اپنے مفادات کو چھوڑ کر ہو حال میں پاکستان کی بقا کیلئے عمران خان کو ووٹ دیں تاکہ اس پاس دوتہائی اکثریت نہیں تو کم ازکم واضح اکثریت ضروری ہونی چاہئے اورمیرا دوسرا مشورہ عمران خان کیلئے ہے کہ اگران کے پاس واضح اکثریت نہیںآ تی اور وہ کسی اور پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے پر مجبور ہیں تو انہیں وزیر اعظم بننے کے فوراً بعدہی 30 دن کے اندر نئے انتخابات کا اعلان کردینا چاہئے ۔سچ مچ کے انتخابات ۔

آئین کے مطابق انتخابات۔جن میں 62اور63کے مطابق تمام امیدواروں کی سکروٹنی کی جائے ۔ہر وہ راستہ بند کر دیا جائے جس سے چوراور لٹیرے اس پاکیزہ ترین عمل کا حصہ بن جاتے ہیں۔ وہ امیدوار جو ٹیکس چور ہیں یاجعلی ڈگریوں والے ہیں یا جنہوں نے قرضے معاف کرائیے اور اس وقت عدالتوں سٹے لے کر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں انہیں نااہل قرار دیا جائے تاکہ ملک میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے۔ بیرون ملک رہنے والے 60 لاکھ پاکستانیوں کے ووٹوں کی پولنگ یقینی بنائی جائے یہ ووٹ کم از کم قومی اسمبلی کی 60اور صوبائی اسمبلی کی 120 نشستوں کے نتائج بدل سکتے ہیں ۔یہ وہ ووٹر ہیں جنہوں نے اپنے ذاتی مفاد میں ووٹ نہیں دینے بلکہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے ہیں اور شاید اسی خوف سے موقع پرست حکمرانوں کے ان پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم نہیں کی کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ یہ ووٹ کسی ٹیکس چور اور جھوٹ بولنے والے کو نہیں مل سکتے۔ انہیں کوئی سرمایہ دار نہیں خرید سکتا ، انہیں کوئی جاگیردار ڈرا دھمکا کے حاصل نہیں کر سکتا ۔مجھے پورا ہے کہ ایسے شفاف اور حقیقی انتخابات کے بعد تحریک انصاف دو تہائی اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کر سکتی ہے اور ایک نیا پاکستان وجود میں آسکتا ہے کیونکہ نئے پاکستان کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ کم از کم وہ ادارہ جو اس ملک کا محترم ترین ادارہ ہے جسے قومی اسمبلی کہتے ہیں اس میں دھوکے بازتو موجودنہ ہیں وہاں تک توجھوٹ بولنے والوں کی رسائی نہ ہو سکے۔ وہاں پر توعدالتوں پر اثرانداز ہوکر غلط فیصلے کرانے والے نہ پہنچ سکیں ،وہاں بیٹھ کرتوٹیکس چور سرمایہ داراپنے کالے دھن کو سفید نہ کر سکیں ۔

کتنی حیرت انگیز ہے کہ اگرسات گریڈ کے سرکاری ملازم کی اسناد جعلی نکل آئیں تو بیچارہ نوکری سے بھی جاتا ہے اور اس کے ساتھ اسے جیل کی ہوا بھی کھانی پڑتی ہے مگر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران اس قانون سے مبراہیں وہ تمام سابقہ ممبران جن کی اسناد جعلی ثابت ہوئی وہ الیکشن لڑ رہے ہیں اور ان میں سے کئی ایک کو اسمبلی میں پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا مثال کیلئے ایک جمشید دستی ہی کافی ہے ۔وہ ملک جس میں انصاف امیر اور غریب کیلئے ایک نہیں ہوتا وہ ملک نہیں ہوتا کسی وڈیرے کا دربار ہوتا ہے جب تک پاکستان میں انصاف سب کیلئے برابر نہیں ہوگا اس وقت تک اس ملک میں کوئی تبدیلی نہیںآ ئے گی اور شاید اسی بات کو دیکھتے ہوئے عمران خان نے اپنی پارٹی کا نام ہی تحریک انصاف رکھا تھا۔مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عمران عدالتوں کا کیا کرلیں گے افتخار محمد چوہدری جیسے چیف جسٹس کی موجودگی میں بھی پاکستان میں عدالتوں کا نظام درست نہیں ہوسکا یقینا اسے درست کیلئے عمران خان کو آئین میں ترمیم ضرورت ہوگی یعنی اسے ہر حال دو تہائی اکثریت چاہئے۔کیا کوئی شخص جو غلط بیانی سے کام لیتا ہے اور پوری قوم دھوکا دینے کی کوشش کرتا ہے اسے سزا ملنے چاہئے یا الیکشن لڑنے کے مواقع ملنا چاہئے یا اس کی حفاطت کیلئے سیکڑوں سپاہیوں کو مامور کیا جانا چاہئے ۔ٹیلی ویژن پر لوگوں کی غلط بیانی جو اشتہار چل رہے ہیں کیا وہ الیکشن کمیشن کو دکھائی نہیں دیتے کہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ میں اتنے عرصہ میں ایسے نہ کردوں تو میرا نام بدل دینا ۔مگر کسی کے کان پر جوں ہی نہیں رینگتی ۔ایسے جھوٹے لوگ جب اسمبلیوں میں پہنچ جائیں گے تو وہ اپنے جھوٹ اور فریب کی مدد سے ہر ممکن کوشش کریں گے کہ عمران خان ملک کی بہتری کیلئے جس تبدیلی کے خواہاں وہ تبدیلی نہ آسکے ۔ ضروری امر یہی ہے کہ عدالتیں ہی ایسے دو نمبر لوگوں کو قومی اسمبلی پہنچانے کی جیل تک پہنچائیں تاکہ وہ پھر پاکستان کی سادہ لوح عوام کو فریب نہ دے سکیں۔کسی ایک شخص کو فریب دینے والے کو معاف کیا جاسکتا ہے مگر پوری قوم کو فریب دینے والے ناقابل معافی ہیں۔

300 — جب چڑیاں چگ گئیں کھیت

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-300 | ↑ فہرست

جب چڑیاں چگ گئیں کھیت

====================

جب چڑیاں چگ گئیں کھیت

میں جب نومبر 2012میں برطانیہ سے پاکستان آیا تو معروف کالم نگار یاسر پیرزادہ نے مجھے اپنے گھر کھانے پر بلا یا اس کھانے میں یاسر ابو عطاالحق قاسمی ،سہیل ورائچ ،مظہر برلاس ،ندیم بھابھا،قمر رضا شہزادکے علاوہ اور بھی بہت سے احباب بھی شریک ہوئے ، کھانے کے بعد معمول کے مطابق سیاست پر گفتگو و شنید شروع ہوئی اور میں نے کہا کہ آئندہ حکومت عمران خان کی ہوگی اور اپنی دعویٰ کے حق میں دلائل دئیے تو میں نے دیکھاکہ ایک آدھ دوست کے سوا تمام دوستوں نے یک ز بان ہوکر میرا مذاق اڑارہے ہیں جیسے میں نے کوئی انتہائی بے وقوفانہ بات کر دی ہے مجھے توپاکستان کی سیاست کی الف بے کابھی پتہ نہیں ،اس عشائیے میں شریک زیادہ تر دوستوں کا یہی خیال تھا کہ عمران خان کے صرف اتنے ایم این اے ہونگے کہ ایک ٹانگے میں پورے آجائیں گے،آئندہ میں نو ن لیگ دو تھائی اکثریت حاصل کرے گی وغیرہ وغیرہ ۔ہماری بحث کا اختتام اس شرط پر ہوا کہ اگر عمران خان کی نشستیں نون لیگ سے زیادہ ہوئیں تو یاسر پیرزادہ کسی اچھے ر یستوران میں ایک سودوستوں کو کھانا کھلائیں گے اور نون لیگ کی نشستیں زیادہ ہوئیں تو یہ کھانا راقم الحروف کو کھلانا پڑے گااس کے اگلے روز میں لاہور سے جب میانوالی سے پہنچا تو امجد خان سے ملاقات ہوئی تو میں نے اسے بتایا کہ یاسر کے ساتھ یہ شرط لگا کر آرہا ہوں۔یاسر پیرزادہ اور امجد خان ( جو اس وقت میانوالی این اے72پر تحریک انصاف کے امیدوار ہیں) بہت پرانے دوست ہیں ۔ان کی دوستی کاایک پرانا واقعہ یاد آرہا ہے ۔ سن لیجئے ۔

1994میں امجد خان ، ان کے ابو ڈاکٹر شیرافگن خان ، یاسر پیرزادہ اور ان کے ابو عطاالحق قاسمی اور میں اکھٹے انگلیڈ گئے ۔اس وقت امجد خان اور یاسر پیرزادہ کی عمرسترہ اٹھارہ سال سے زیادہ نہیں تھی، بریڈفورڈ میں ہمارا قیام تھا،وہاں ہم حضرت شاہ کے مہمان تھے۔حضرت شاہ نے ڈاکٹر شیر افگن اور عطاالحق قاسمی کسی اور جگہ ٹھہرایا تھا اور امجد خان ، یاسر پیرزادہ اور مجھے کسی اور مکان میں ، ہم تینوں رات کے وقت بریڈفورڈ میں گھومنے نکلے ،ہفتے کی رات تھی اچانک میں نے دیکھاکسی پولیس مین کے ساتھ دونوں نوجوانوں کایعنی امجد اور یاسر کا کچھ معاملہ ہوگیاشایدانہوں نے اس کے ساتھ وہی سلوک کیاتھا جو پاکستان میں نوجوان کسی اکیلے پولیس والے ساتھ کرتے ہیں ، جیسے ہی مجھے حالات کی سنگینی کا احساس ہوا تو میں نے ان دونوں کوبھاگنے پر مجبور کیا اور پھر تھوڑی دیر کے بعد ہم تینوں بریڈ فورڈ کی گلیوں میں بھاگ رہے تھے اور پولیس کی ہوٹر بجاتی گاڑیاں ہمارے پیچھے دوڑ رہی تھیں ۔قسمت اچھی تھی کہ ہم جلدہی اس مکان میں داخل میں کامیاب ہوگئے جہاں ہمارا قیام تھا۔یوں ہم تینوں برطانوی پولیس بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے مگر جب سانس بحال تو میں نے سوچا کہ منصور آفاق یہ کیا حرکت کی ہے تم نے ،بھاگنے کی کیاضرورت ہے انہوں نے کونسا کوئی جرم کیا تھا۔بہرحال یہ واقعی یونہی یاداشت سے باہر آگیاہے۔

میں نے جب امجد خان کو یاسر پیرزادہ کے ساتھ لگائی ہوئی شرط کے متعلق بتایا تو اس کے ساتھ اسے بھی مشورہ دیاکہ وہ بھی تحریک انصاف میں شامل ہوجائے ۔امجد خان اس وقت اپنے مرحوم ابوڈاکٹر شیر افگن والی نشست پر ایم این اے کا آزاد امیدوار تھا۔امجد خان نے کہا ” اس میں کوئی شک نہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان جو مسائلستان بن چکا ہے اسے ان مسائل سے عمران خان ہی نکال سکتا ہے۔اس وقت وہی ایک ایسی قیادت ہے جو اس ملک کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو کنار پر لا سکتی ہے ۔لیکن میں نے سوچا ہے کہ مجھے تحریک انصاف الیکشن جینے کے بعد شامل ہونا چاہئے“۔میں نے حیرت سے کہا ” وہ کیوں“ تو امجد خان کہنے لگا”چونکہ یہاں عمران خان کے عزیر رشتہ دار بہت ہیں ۔ وہ اسے اپنے مفادات کے تحت عمران خان کو مجبور کریں گے کہ عمران خان تحریک انصاف کا ٹکٹ مجھے نہ دیں۔اس لئے میرا خیال ہے کہ میرے لئے اس وقت تحریک انصاف میں شامل ہونا بہتر نہیں ہوگا۔“ میں نے امجد خان سے کہا”میرے خیال میں عمران خان ایک لیڈر ہیں اور بہت دور تک دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ یقینا تمہیں ہی ایم این اے کا ٹکٹ دیں گے اس کی پہلی وجہ تو یہ ہے کہ عمران خان نوجوان قیادت کو سامنے لانا چاہتے ہیں اور تم نوجوان آدمی ہودوسرا میانوالی میں تمہارا تحریک انصاف شامل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ پورا وتہ خیل قبیلہ جس کا تیس ہزار سے زائد ووٹ ہے وہ تحریک انصاف میں شامل ہوگیا ۔عمران خان جیسے ذہین لیڈر ہیں یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ اپنے رشتہ داروں کے ہاتھوں مجبور ہوکر تمہیں ایم این اے کا ٹکٹ نہ دیں اور پھر وہی ہوا امجد خان جیسے ہی تحریک انصاف شامل ہوا عمران خان نے اسے ایم این اے کا ٹکٹ دے دیا۔

بات شروع کی تھی یاسر پیرزادہ کے کھانے سے ۔ہاں تو اب جب میں الیکشن میں ووٹ ڈالنے کیلئے پاکستان آیا ہوں تو مجھے یاسر پیرزادہ کے ساتھ لگائی ہوئی شرط یاد تھی ۔اور میرا خیال تھا کہ چونکہ لاہور نواز شریف کا شہر ہے اور اس میں شہباز شریف نے پورے پنجاب کے فنڈ خرچ کر دئیے ہیں اس لئے یاسر پیرزادہ کوابھی تک اپنے گرد و نواح میں نون لیگ ہی جیتی ہوئی نظر آرہی ہوگی۔میں پاکستان آکر زیادہ دن پنجاب کے اندرونی علاقوں میں گھومتا رہا اور بحیثیت کالم نگار یہی سمجھتارہاکہ تحریک انصاف انہی علاقوں سے ستر اسی نشستیں جیت جائے گی جب کہ نون لیگ کو لاہور اور اس کے اردگرد سے نشستیں حاصل ہونگی اور پورے ملک سے مل ملا کر ساٹھ کے قریب نشستیں حاصل کر لے گی ۔مگر کچھ روزپہلے جب مجھے لاہور آنے کا اتفاق ہوا تو میں حیران پریشان ہو گیا کہ نواز شریف تو اپنے حلقے میں ہار رہے ہیں۔لاہور کی زیادہ تر نشستیں تحریک انصاف جیت رہی ہے اور وہ دوست جو اس رات یاسر پیرزادہ کے کھانے میں شامل تھے اور جنہوں نے میرا تجزیے کا مذاق اڑایا تھا انہوں نے مجھے مبارک دیتے ہوئے کہا کہ تم سچ کہتے تھے ۔ تم شرط جیت گئے ہو ۔یاسر ہار گیا ہے۔ میں نے ایک دوست سے پوچھاکہ تم تو ماڈل ٹاؤن میں رہتے ہو نواز شریف کے گھر کے قریب ۔تمہیں تو ابھی تک حوصلے میں ہونا چاہئے تھا تو اس نے کہا ” میں کیا کروں میرے گھر کے دونوں طرف جو مکان ہیں ان پر تحریک انصاف کے جھنڈے لہرا رہے ہیں ۔البتہ یاسر پیرزادہ سے ملاقات تو نہ ہوسکی مگر ٹیلی فون پر ضرور بات ہوئی ۔گفتگو سے اندازہ ہوا کہ یاسرنے ابھی تک شکست تسلیم نہیں کی ۔شاید وہ بھی شریف برداران کی طرح کسی معجزے کے انتظار میں ہے۔

301 — الیکشن ہونا نہ ہونا ایک برابر

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-301 | ↑ فہرست

الیکشن ہونا نہ ہونا ایک برابر

====================

الیکشن ہونا نہ ہونا ایک برابر

اگرچہ چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا ہے کہ الیکشن ہر حال میں ہوں گے مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ سات ، آٹھ اور نو مئی کے دن خیریت سے گزر جائیں یا ان سے پہلے کچھ ایسا نہ ہو جائے، کچھ ویسا نہ ہوجائے۔ وہ لوگ جو کافی عرصہ سے کہہ رہے ہیں کہ گیارہ مئی کو انتخابات نہیں ہوں گے، جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں انہی لوگوں کے اندازے درست لگ رہے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ بلوچستان ، کراچی اور صوبہ پختونخوا میں الیکشن کی صورتحال خاصی مخدوش ہے، اگر تین صوبوں میں الیکشن نہ ہو سکیں تو پنجاب کے الیکشن کوئی معنی نہیں رکھتے۔ ملک میں اس وقت انتخابی مہم صرف دو پارٹیوں کی چل رہی ہے ایک تحریک انصاف کی اور دوسری نون لیگ باقی تمام پارٹیاں خاموش ہیں، خاص طور پر پیپلزپارٹی کو تو بالکل چپ سی لگ گئی ہے، ٹیلی ویژن کے اشتہاروں کے سوا ان کی انتخابی مہم کہیں دکھائی نہیں رہی۔ کراچی میں پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اورایم کیو ایم کی مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد یہ توقع بہت واضح ہوگئی ہے کہ کسی لمحے یہ تینوں پارٹیاں الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان کر سکتی ہیں اور نون لیگ جو اپنی انتخابی مہم میں مسلسل مایوسی کا شکار ہوتی دکھائی دے رہی ہے، وہ بھی الیکشن سے بائیکاٹ میں دوسری پارٹیوں کا ساتھ دے سکتی ہے۔اگر ان پارٹیوں نے الیکشن سے بائیکاٹ کر دیا تو عمران کے سونامی کی تند وتیز موجیں بھی مجبوراً سموتھ ہو جائیں گی۔

کچھ لوگوں کے نزدیک الیکشن ملتوی ہونے کا بڑا سبب عمران خان کی سونامی ہے جس نے سارے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس وقت صورتحال یہ ہے کہ پنجاب میں نون لیگ بری طرح ہار رہی ہے اور تحریک انصاف پنجاب کے علاوہ صوبہ پختونخوا میں بھی جیت رہی ہے اور اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ تحریک انصاف بلوچستان سے بھی نشستیں حاصل کرے گی، سو ہارنے والوں کے پاس الیکشن ملتوی کرانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔میں نے سات، آٹھ اور نو مئی کا ذکر بڑے خوفناک انداز میں کیا ہے میرے ذاتی علم کے مطابق یہ تینوں پاکستان کی تاریخ پر ایسے اثرات مرتب کر سکتے ہیں جن سے پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ اچھی بھی ہوسکتی ہے اور بری بھی۔ اور اگر یہ تینوں دن خیریت سے گزر گئے تو پھر الیکشن ضرور ہوں گے مگر الیکشن کے بعد کیا ہو گا یہ ایک سلگتا ہوا سوال ہے۔ کون حکومت بنائے گا یا کوئی بھی حکومت نہیں بنا سکے گا ۔ اس صورتحال کا اندازہ صرف اس بات سے لگائیے کہ الیکشن کے نتائج کے بارے میں جو قیاس آرائیاں بہت زیادہ ہو رہی ہیں ان کے مطابق پیپلز پارٹی پچاس کے قریب قومی اسمبلی کی نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی، نون لیگ زیادہ سے زیادہ ساٹھ نشستیں حاصل کر سکے گی اور تحریک انصاف کے پاس ستّر نشستیں ہوں گی، باقی نشستیں مختلف پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کے پاس ہوں گی۔

واقعی یہ سلگتا ہوا سوال ہے کہ حکومت کون بنائے گا، عمران خان تو پہلے اعلان کر چکے ہیں کہ وہ نون لیگ یا پیپلزپارٹی کے ساتھ الحاق نہیں کریں گے۔ نون لیگ کے لئے بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ الحاق کیلئے ایک مسئلہ ہو گا کیونکہ پہلے نون لیگ پر یہی الزام ہے کہ نون لیگ پیپلزپارٹی کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی اور اشتہار بازی صرف عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے ہے اس لئے نون لیگ بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کیلئے تیار نہیں ہوگی کیونکہ ایسا کرنے سے نون لیگ کی رہی سہی ساکھ بھی تباہ ہوجائے گی یعنی دوبارہ انتخابات کرانے پڑیں گے اور ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ یہ انتخابات تقریباً دوسال کے بعد ہوں گے۔ دوسال تک ٹیکنو کریٹس کی حکومت پاکستان کو معاشی بدحالی سے نکالنے کی کوشش کرے گی اور آصف زرداری بدستور صدر مملکت رہیں گے یعنی الیکشن ہونا یا نہ ہونا ایک برابر ہو گا۔ میری دعا ہے کہ اس عرصہ میں پاکستان کو بڑا نقصان نہ ہو کیونکہ پاکستان توڑنے کی سازش کرنے والے دشمن ممالک اس عرصہ کو غنیمت جان رہے ہیں۔ ایرانی صدر احمد ی نژاد تک نے کہا ہے کہ پاکستان کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے۔کسی دوسرے ملک کے صدر کے ایسے بیان سے کسی طرح بھی آنکھیں نہیں چرائی جا سکتیں۔

ایک خبر کے مطابق یہ بات نواز شریف اور عمران خان دونوں کو معلوم ہے کہ گیارہ مئی کو الیکشن نہیں ہوں گے۔ اگر یہ اطلاع درست ہے تو پھر سوال پیدا ہوتا ہے کہ دونوں اتنے زور شور سے انتخابی مہم کیوں چلا رہے ہیں ۔ پیپلزپارٹی کی طرح خاموش کیوں نہیں۔ کچھ لوگوں کے خیال کے مطابق اس وقت یہ دونوں لیڈر دراصل اگلے انتخابات کی ریہرسل کر رہے ہیں، اپنی اپنی پارٹیوں کو متحرک کر رہے ہیں۔ البتہ اس کام میں عمران خان بہت زیادہ کامیاب دکھائی دیتے ہیں انہوں نے تمام تر مخالفت کے باوجود تحریک انصاف میں بروقت انتخابات کرائے اور اپنی پارٹی کی بھرپور تنظیم سازی کی یوں اس وقت تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی تنظیم کے طور پر ابھر چکی ہیں اور لگ رہا ہے کہ سب سے زیادہ تابناک مستقبل بھی اسی سیاسی پارٹی کا ہے۔ حکومت جب بھی بنے گی اسی پارٹی کی بنے گی یعنی آئندہ عوامی وزیر اعظم عمران خان ہی ہوں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان جس سونامی کی بات کیا کرتے تھے وہ آچکا ہے۔ ابھی پچھلے دنوں میں میانوالی شہر میں ہونے والے عمران خان کے جلسے میں شریک ہوا۔ میں میانوالی کا رہنے والا ہوں، میں نے ساری زندگی میانوالی میں اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا تھا۔ اس جلسے کا اہتمام امجد خان نے کیا تھا، امجد خان ڈاکٹر شیر افگن مرحوم کے بیٹے ہیں اور میانوالی این اے 72سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔

302 — کیئر ٹیکر یا شیئر ٹیکر

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-302 | ↑ فہرست

کیئر ٹیکر یا شیئر ٹیکر

====================

کیئر ٹیکر یا شیئر ٹیکر

لگتاہے نگرانوں کی نگرانی کیلئے کچھ اور نگرانوں کی ضرورت ہے ۔یہ کیئر ٹیکر کم اور شیئر ٹیکر زیادہ ثابت ہورہے ہیں ۔چند بچوں کے ہاتھ بہت ہی قیمتی کھلونا آگیاہے اور انہیں معلوم بھی ہے کہ چند دنوں کے بعدیہ کھلونا ان سے چھین لیا جائے گا۔سو جو حشر وہ اس کا کر سکتے ہیں کئے جارہے ہیں ۔ سچ مچ ایسا لگ رہا ہے کہ بچہ سقہ کی حکومت آگئی ہے ۔وہی کام جاری ہے جو بچہ سقہ نے کیا تھا کہ ایک دن کی بادشاہی میں اس نے چمڑے کے سکے چلادئیے تھے اور انہی چمڑے کے سکو ں کی بدولت ہندوستان کے امیرترین افرادمیں شامل ہوگیا تھا۔اس وقت پاکستان پر بھی کئی ”سقوں کی حکومت ہے ان میں زیادہ تروہ ہیں جنہوں نے صدر زرداری اور نواز شریف کو کسی مشکل کے وقت دریا پار کرایاتھااور اس وقت انہی دونوں کی دریا دلی کے سبب اپنے چمڑے کے سکے چلائے جارہے ہیں۔ان سقوں کی حکمرانی کے رہ تو دس، بارہ دن گئے ہیں مگرایسی کہانیاں پیچھے چھوڑے جا رہے ہیں کہ بچہ سقہ کی طرح ان کا نام بھی تاریخ کی کتابوں سے کبھی محو نہیں کیا جا سکے گااس وقت کے صاحبِ اقتدار سقے دو طرح کے ہیں ایک حکومت چلا رہے ہیں دوسرے سقے الیکشن کرا رہے ہیں ۔بچہ سقہ اور ان میں ایک فرق ضرور ہے کہ اِن دونوں سقوں کے سربراہ ”بچے سقے“ نہیں” بوڑھے سقے“ ہیں بلکہ بوڑھے ترین سقے ہیں۔اس میں بھی شک نہیں کہ ان سے پہلے جو حکمران تھے وہ بھی بچے سقے ہی تھے اگرچہ وہ بچہ سقہ کی طرح ایک دن کیلئے حکمران نہیں بنائے گئے تھے ۔انہیں پورے پانچ سال دئیے تھے مگر انہوں نے بھی ہر دن بچہ سقہ کی حکمرانی کی طرح گزارا کیونکہ انہیں خطرہ تھا کہ پتہ نہیں صبح جب نیند سے بیدار ہونگے تو ان کی حکومت ہو گی یا نہیں لیکن اس وقت میرا موضوع ایک ماہ کے بچہ سقہ کی حکمرانی ہے۔اورمیں صرف ایک وزیر کے متعلق بات کررہا ہوں یہ موصوف نیشنل فوڈ سیکورٹی کے منسٹر ہیں اس کے علاوہ بھی کئی وزارتیں ان کے پاس ہیں انہوں نے تمام پراجیکٹس اور محکمہ جات سے لاتعداد گاڑیاں منگواکر آدھی گاڑیاں اپنے آبائی گاؤں سبی بھجوا دی ہیں اور آدھی گاڑیاں اپنے دوستوں اور منطورِ نظر احباب میں تقسیم کر دی ہیں ان تما م گاڑیوں کا ڈیزل اور پٹرول بھی پراجیکٹس اور محکمہ جات کے ذمہ ہے۔

ہر گاڑی کی مد میں روزانہ سات سوکلومیٹرسفر کیلئے ڈیزل اور پٹرول جاری ہوتا ہے اورمنظورِ نظر حضرات یہ پٹرول متعلقہ پٹرول پمپس پر ہی رعایتی نرخوں پر فروخت کر دیتے ہیں ۔ایک منسٹر نے اپنے گھرکے کچن کیلئے جو سامان اپنے پراجیکٹ مینجر سے منگوایا ہے اس کی فہرست یہ ہے ۔توا روٹی کیلئے ایک عدد،پتیلے چار عدد،ٹپ آٹے کیلئے ایک عدد، پرات ایک عدد، ساس پین چائے والے دو عدد، فرائی پین دو عدد، سالن والے چمچ چار عدد، کیٹنگ بورڈ ایک عدد، سٹاف کیلئے پلیٹیں اور جگ گلاس چوبیس چوبیس عدد، پریشر ککر ایک عدد، جوسر مشین ایک عدد، مائیکروویو اوون ایک عدد، بیلن اور ہاٹ پاٹ ایک عدد،چمٹا روٹی کیلئے ایک عدد، روٹی کے کپڑے اور ڈسٹر سات سات عدد، ویم ،سرف،لیمن مکس ایک ایک عدد ،صابن ، تولیاایک عدد ،کڑائیاں دو عدد ،برتن دھونے والی جالی ایک عدد ،ہلدی ایک ڈبیا، چاول دس کلو، لال مرچ ایک ڈبیا،ماچسں ایک پیکٹ، ثابت دھنیہ ، دھنیہ پورڈ سفید زیرہ ،گرم مسالہ ، دال مسالہ،آٹا پاکیزہ مل والا، چائے لپٹن والی دودھ ، آئل، کیچپ ،بریانی مسالہ ،تمام دالیں سبز الائچی ،ماکھی، آٹے کی چھاننی ،قورمہ مسالہ ، املی ،سرکا،انڈے۔ایسی عجیب و غریب فہرستیں دیکھ کر محکمے کے افسران پریشان ہیں کہ یا اللہ یہ منسٹر کی اپنے محکمے سے ڈیمانڈز ہیں یا بیوی نے شوہر کو گھر کے سازو سامان کی لسٹ بنا کر دی ہے اور یہ تو متعلقہ وزیر کے اپنے محکمے سے تحریری مطالبات ہیں ،زبانی کیا کیا ہونگے اس کا اندازہ آپ خود کر سکتے ہیں ۔ذرا غور کریں یہ مطالبات اس وزیر کے ہیں جسے اس ایک ماہ میں پندرہ سے بیس لاکھ روپے مختلف مراعات کے عوض ملیں گے ۔ہر وزیر کوصرف تنخواہ اور الاؤنسزکی مد میں تقریباًماہانہ دولاکھ روپے ملتے ہیں۔

چلیں تھوڑی سی بات وزیر داخلہ کی بھی کر لیتے ہیں انہوں نے نواز شریف کے تعلق میں جو محبت نامہ میڈیا کے سامنے پیش کیا تھا وہ تو سب لوگ پڑھ چکے ہیں مگر کارکردگی کیا ہے اس کا اندازہ کرنے کیلئے کراچی ہی کافی ہے ویسے تو پورا ملک ہی جل رہا ہے مگر وزیر موصوف ستو پی کر سوئے ہوئے ہیں ۔انہیں پروا ہی نہیں کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے صرف ایک عارف نظامی کے علاوہ کوئی وزیر ایسا نہیں جو کوئی کام کر رہا ہو۔تمام وزیرصرف اسی کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ ان چند دنوں کی حکمرانی سے زیادہ سے زیادہ مال کیسے کشید کیا جا سکتا ہے ۔ اور زیادہ تر وزیر تو اس اہل بھی نہیں ہیں کہ انہیں وزیر بنایا جاتا ۔نگران حکومت کیلئے تو ضروری ہوتا ہے کہ ایک دو ماہ کیلئے بننے والے یہ وزراء ٹیکنو کریٹ ہوں تاکہ حکومت کا نظام بہتر انداز میں چلتا رہے ۔مگر یہاں لگتا ہے کہ بنانے والوں نے اپنے کچھ چہیتوں کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ بھی اسی عرصہ میں جو کچھ کر سکتے ہیں کر لیں ۔

ایک اور صاحب جو وفاقی وزیر ہیں وہ سابقہ حکومت ختم ہونے سے پہلے وزیر اعظم کے ایڈوائزر تھے یعنی بنیاد ہی غلط رکھی ہے کہ وہی لوگ جو پہلے تھے انہی کو یا ان کے عزیزوں، رشتہ داروں کو وزیر بنادیا گیا ہے ۔فیض احمد فیض کی ایک بیٹی کو بھی پنجاب میں وزیر بنایا گیاہے ۔ مگر شاعروں اور ادیبوں کیلئے اطلاع ہے کہ یہ احسان فیض صاحب کی وجہ سے نہیں کیا گیا بلکہ اس لئے کیا گیا کہ وہ سابق مرحوم گورنر کی خالہ زاد بہن ہیں اور ایک صوبے کے نگراں وزیر اعلیٰ کی غیر جانب داری کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ وہ ملک کی اعلیٰ شخصیت کے منہ بولے بھائی کے بزنس پارنٹر رہے ہیں۔ منہ بولے بھائی مظفر حسین کے صاحبزادہ ہیں اور مظفر حسین کراچی کے مشہور سینما کے جنرل مینجر ہوا کرتے تھے اور سینما کے مالک تھے اعلیٰ شخصیت کے والد صاحب۔اورمجھے پچھلے پانچ سال سے وہی سینما پورے پاکستان پر محیط ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔ اللہ پاکستان کو اپنی حفاظت میں رکھے۔

303 — عوامی اقتدار کا نیا مرکز ، میانوالی

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-303 | ↑ فہرست

عوامی اقتدار کا نیا مرکز ، میانوالی

====================

عوامی اقتدار کا نیا مرکز ، میانوالی

بے شک اس وقت پاکستان تبدیلی کی شاہراہ پر رواں دواں ہے۔ لوگ اہل زر اور اہل شر کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں۔گیارہ ستمبر کی طرح گیارہ مئی کا دن بھی سرمایہ دارانہ نظام کیلئے ایک یادگار دن بننے والا ہے۔الیکشن کے ایسے نتائج سامنے آنے والے ہیں کہ زر اور شر سکتے کے عالم میں آجائیں گے اور تجزیہ نگار ششدر رہ جائیں گے۔ ویسے شہباز شریف کو کچھ کچھ اندازہ ہوچکا ہے انہیں اپنی فلم فلاپ ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ کیاعجیب بات ہے کہ پچھلے پانچ سال سے خود زرداری کی بی ٹیم کا کردار ادا کرنے والے شہبازشریف اس وقت عمران خان کو زرداری کی بی ٹیم کہہ رہے ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں کے دماغوں پر اس وقت عمران اتنی بری طرح چھائے ہوئے ہیں کہ ان کیلئے ایک ڈرؤانا خواب بن گئے ہیں ۔

یہ صورتحال تو ایک ایسے الیکشن کی ہے جسے کسی صورت بھی فیئرالیکشن قرارنہیں دیا جا سکتا۔یہ تو وہ الیکشن ہے جس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جن لوگوں کی ڈگریاں جعلی قرار دی تھیں، جنہوں نے گزشتہ الیکشن میں جھوٹے حلف اٹھائے تھے، جنہیں عدالتوں نے سزائیں بھی سنائیں، جو نااہل ہوگئے تھے وہ اہل ہوگئے ہیں۔ جھوٹے حلف نامے سچے بن گئے ہیں، سزائیں ختم کردی گئی ہیں ۔لوگ یقینا سوچتے ہوں گے کہ یہ کیسا انصاف تھا، عدل کی یہ کونسی قسم تھی ۔وہ کون لوگ ہیں جو پھر انہی چوروں لٹیروں کو واپس لانے کی تگ ودو میں ہیں جنہوں نے اس قوم کی رگوں سے خون کا ایک ایک قطرہ نچوڑ لیا ہے ۔یہ سوال بھی پیداہوچکا ہے کہ آئین کا کیا ہوا ہے،کیا اس میں سے آرٹیکل62 اور 63 کو نکال دیا گیا ہے یا آئین کی تشریح کرنے والوں کی آنکھیں کسی چمک سے چندھیا گئی ہیں۔کسی سمجھ میں تو کچھ نہیں آرہا کہ یہ کیا ہوا ہے،یہ کیا ہورہا ہے مگر ایک بات عوام کی سمجھ میں آچکی ہے کہ ظالموں نے اس لئے الیکشن کے نام پر جو دامِ ہمرنگِ زمیں بچھایا ہے اس میں پھنس نہیں جانا،عوام نے کیمروں کو زوم ان کرکے اس جال کا ایک ایک تار دیکھ لیا ہے اور سوچ لیا ہے کہ عدالتیں چاہے سب کو آزاد کردیں عوام ان کو معاف نہیں کریں گے جنہوں نے اس کی روشنیاں چرالی ہیں،جنہوں نے اس کے چراغ بجھا دیئے ہیں، جنہوں نے اپنے محل بچا کر سارے دیس کو غربت اور افلاس کی ماری ہوئی جیل میں بدل دیا ہے۔قربان میں اس بیٹے پر،جس نے اپنے اُس سرمایہ دار باپ سے کہا ہے جو سرمایہ داروں کی ایک پارٹی کی طرف سے ایم این اے کا امیدوار ہے کہ تمام عزتیں اور احترام آپ کیلئے ہیں مگر میں آپ کی اس سیاست کا وارث نہیں ہو سکتا۔ جس نے 26سال کے دورِ اقتدار میں اس ملک کو خاص طور پرپنجاب کو کرپشن اور دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں دیا، میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔قربان میں اس لیڈی ڈاکٹر بیٹی پر جس نے اپنے باپ سے کہا کہ میں آپ کی اُس پارٹی کو کیسے ووٹ دے سکتی ہوں جس نے غریب مریضوں سے ادویات چھین چھین کر لاہور میں اس لئے سڑک تعمیر کی ہے کہ اہل لاہور انہیں ووٹ دیں ۔ میرے نزدیک تو ادویات کی عدم فراہمی کے سبب جتنی اموات ہوئی ہیں ان کا خون آپ کی پارٹی کی گردن پر ہے۔

سو میں نے تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دینا ہے۔قربان میں اس طالب علم پر جس نے اپنے بڑے بھائی اور سابق صوبائی وزیر سے کہا کہ میں آپ کا ساتھ نہیں دے سکتاآپ تو ان لوگوں کے ساتھی ہیں جنہوں نے پسماندہ علاقوں کے پانچ ہزار اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کے بجائے انہیں بند کردیایعنی بیس پچیس لاکھ بچوں سے تعلیم چھین کر پندرہ بیس دانش اسکول بنا دیئے ہیں، کیا وہ بیس پچیس لاکھ بچے پاکستانی نہیں ہیں۔نہیں نہیں بھائی جان، میرے ووٹ کا اگر کوئی حقدار ہے تو صرف اور صرف عمران خان۔قربان میں ان طالب علموں پر جنہوں نے کہاکہ ہمارے ہی پیسوں سے خریدے گئے لیپ ٹاپ سے ہمیں خریدنے والوں کو علم ہونا چاہئے کہ پنجاب کے نوجوان خود غرض نہیں کہ صرف اپنی ذات کے بارے میں سوچیں، پنجاب کے نوجوان توپورے ملک کے متعلق سوچ رہے ہیں سو وہ ان کاروباری لوگوں کے فریب میں نہیں آسکتے، ہم سب نوجوان اپنا ووٹ تحریک انصاف کو دیں گے۔مجھے یقین ہے کہ تمام تر خرابیوں کے باوجود یہ انتخابات تاریخ ساز انتخابات ہوں گے۔ وہ لوگ جن کا پاکستان کے غیور عوام کے متعلق خیال ہے کہ وہ اپنے اچھے برے کی اہلیت سمجھنے کی اہلیت نہیں رکھتے وہ غلطی پر ہیں۔ عوام تبدیلی کے راستے پر پاؤں رکھ چکے ہیں۔ عوامی اقتدار کا مرکز جاتی عمرہ اور لاڑکانہ کے بجائے میانوالی بننے والا ہے۔ میں اور مظہر برلاس گزشتہ دنوں میانوالی گئے، عائلہ ملک اور امجد خان سے ملاقاتیں ہوئیں، نون لیگ کے امیدوار عبید اللہ شادی خیل سے بھی ملاقات ہوئی، لوگوں کے ساتھ بھی گفتگو ہوئی،کچھ انتخابی جلسوں میں بھی شرکت کی۔ ہر شخص سے مل کر یہی احساس ہوا کہ میانوالی عوامی اقتدار کا مرکز بننے والا ہے چاہے وہ شخص نون لیگ کا امیدوار عبیداللہ شادی خیل ہی کیوں نہیں تھا۔

304 — 24_25

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-304 | ↑ فہرست

24/25

====================

24/25

یوں تو ڈیرہ اسمٰعیل کی شناخت کے بہت سے حوالے ہیں مگرمیں نے اس شہر کو ہمیشہ غلام محمد قاصرکے حو الے سے پہچانا ہے جس نے کہا تھا

تم ناحق ناراض ہوئے ہوورنہ مے خانہ کا پتہ

ہم نے ہر اس شخص سے پوچھا جس کے نین نشیلے تھے

گذشتہ پانچ سالوں میں اس شہر میں اتنی دہشت گردی ہوئی کہ ڈیرہ جسے پھولوں کا ڈیرہ کہا جاتا تھا وہ ”لہو کے ڈیرے “میں بدل گیااور اس کا سب زیادہ جمعیت علمائے اسلام کو ہوا جو مفتی محمود کے زمانے میں یہاں کی مقبول جماعت تھی مگرمذہبی بنیادوں پر ہونے والی دہشت گردی کے سبب رفتہ رفتہ لوگ اس جماعت سے متنفرہوتے چلے گئے۔گذشتہ انتخابات میں اس ڈیرہ اسمٰعیل خان کی دو نشستوں این اے 24/25میں سے ایک نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل کریم کنڈی نے کامیابی حاصل کی تھی اور دوسری نشست پر مولانا فضل الرحمن کے بھائی مولانا عطاالرحمن فتح مند قرار پائے تھے اگرچہ اس مرتبہ پیپلز پارٹی کو پورے ملک میں بہت کم نشستیں ملنے کا امکان ہے اور کسی بھی نشست پر کوئی یقینی بات نہیں کی جا سکتی مگر این اے 25سے فیصل کریم کنڈی کی کامیابی کے قوی ا مکانات ہیں کیونکہ جمعیت علمائے اسلام کی حالت پیپلز پارٹی سے بھی ناگفتہ بہ ہے۔اس نشست پر تو مولانا فضل الرحمن کے لوگ انہیں چھوڑ کر فیصل کریم کنڈی کے ساتھ مل رہے ہیں حتیٰ کہ غلام قادر بیٹنی جو جمعیت علمائے اسلام کے ٹانک سے ایم پی اے تھے وہ بھی انہیں چھوڑ کر فیصل کریم کنڈی کے ساتھ مل گئے ہیں ۔صرف ملا ہی نہیں انہوں نے ایم پی اے کی نشست پر پیپلز پارٹی کا ٹکٹ بھی لیا ہے۔ بیٹنی اس علاقہ کا بہت بڑا قبیلہ ہے اوریہ قبیلہ ہمیشہ سے دامے درمے سخنے مولانا فضل الرحمن کا ساتھ دیتا آرہا تھا ۔ فیصل کریم کنڈی کی جیت کا سبب صرف بیٹنی قبیلہ نہیں اس نشست پر یعنی ٹانک این اے 25 میں کنڈیوں کے اپنے بیس سے زائد دیہات ہیں اسی حلقے سے فیصل کریم کنڈی کے والد مرحوم فضل کریم کنڈی نے بھی مولانا فضل الرحمن کو شکست دی تھی ۔یہاں فیصل کریم کنڈی اور ان کے والد کو بھی بہت احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ۔اس نشست پر غیر پٹھانوں کے پچیس دیہات ہیں جنہیں وہاں کی زبان سرائیکی میں ’جٹاپر‘ کہتے ہیں وہ تمام کے تمام فیصل کریم کنڈی کے ساتھ ہیں ۔ فیصل کریم کنڈی نے اس نشست پر چھ ارب روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں۔جس میں تین ارب روپے کی خطیررقم یو ایس ایڈ نے دی تھی ۔فیصل کریم کنڈی نے وہا ں اکیس کلومیٹر لمبی نہر (وارن کینال )کے کا م کیلئے فنڈ مہیا کرائے جس سے ٹانک اور ڈی آئی خان کی ہزاروں ایکڑ بنجر اراضی سیراب ہوگی ۔ ٹانک میں گیس بھی فراہم کرائی اور پاسپورٹ آفس بھی بنوایا ۔وہاں کے محسود اور وزیر قبائل مولانا فضل الرحمن کے حامی ہیں مگران کے کئی ہزارجعلی ووٹ منسوخ کر دئیے گئے ہیں جس کا مولانا فضل الرحمن کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔فیصل کریم کنڈی اگر چہ خود پشتو بولنے والے قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں مگر چونکہ وہاں95فیصد لوگ سرائیکی بولتے ہیں اس لئے فیصل کریم نے ہمیشہ سرائیکی زبان بولی اور سرائیکی صوبے کی حمایت کی ہے ۔ اسی حوالے سے فیصل کریم نے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پر سرائیکی خبر نامہ شروع کرایا گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سرائیکی ڈپارٹمنٹ کے لئے خصوصی فنڈ فراہم کرایا اور اس نشست پر اب یہ صورت حال ہے کہ مقابلہ فیصل کریم کنڈی اور تحریک انصاف کے امیدوار داور کنڈی کے درمیان ہے۔

فیصل کریم پاکستان کے سب سے کم عمر ڈپٹی سپیکر رہے ہیں ۔وہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ لندن میں بھی کام کرتے تھے اور محترمہ نے خود انہیں مولانا فضل الرحمن کے مقابلے کیلئے تیار کیا تھا کہ عالمی طاقتوں کو اندازہ ہو کہ پی پی پی کا ایک نوجوان کارکن مذہبی طاقتوں کے نمائندے اُس وقت کے قائد حزب ِ اختلاف مولانا فضل الرحمن کو شکست دے سکتا ہے جب فیصل کریم کوڈپٹی سپیکر بنایا گیا تو یہی کہا گیا تھاکہ یہ نوجوان لڑکا کس طرح ہاؤس چلا سکتاہے؟۔اگرچہ اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کا کردار اتنا اہم نہیں ہوتا مگر فیصل کریم نے پاکستان کی تاریخ میں ڈپٹی سپیکرکی حیثیت سب سے زیادہ اجلاس کرائے ہیں ریکارڈ قانون سازی کرائی ہے ان کی صلاحیت اور کاررکردگی پراپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان تک نے ان کی تعریف کی اور کہا کہ میری سیاسی زندگی میں اتنا اچھا ہاؤس کسی نے نہیں چلایا ۔

گذشتہ دنوں میرے دوست کالم نگار نے فیصل کریم کنڈی کے خلاف دوتین کالم لکھے ہیں ان کی تھوڑی سی وضاحت ضروری ہے ۔کالم نگار اور فیصل کریم کنڈی کسی زمانے میں دوست ہوا کرتے تھے۔اس تعلق کا آغاز شاید لندن میں ہوا تھایہ ان دنوں کی بات ہے جب دونوں اتنے مشہور نہیں تھے ۔پھر کالم نگار جنگ کے کالم نگار اورفیصل کریم کنڈی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر بن گئے۔مگر یہ تعلق زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکا ۔تعلق ٹوٹنے کی وجہ یہ ہوئی کہ کالم نگار نے فیصل کریم کواپنے بھائی کو اولڈ ایم این اے ہاسٹل میں مستقلاً کمرہ دینے کے لئے کہا مگر فیصل کریم کنڈی یہ کام نہ کر سکے ا ورکالم نگار ناراض ہوگئے۔کسی کالم نگار کی ناراضگی کیا کیا گُل کھلا سکتی ہے اس کا اندازہ فیصل کریم کنڈی کو نہیں تھا۔میں پاکستان آیا تو ایک دن میں نے بھی کالم نگار کے بتائے گئے پلازے کی خریداری پرفیصل کریم کنڈی کو مبارک باد دی۔جس پر انہوں نے کہاکہ کالم نگار کو غلط فہمی ہوئی ہے ۔وہ پلازہ میرا نہیں ہے بلکہ ووٹر اور سپوٹر انجینئر وقار قاضی کا ہے اس کی بدقسمتی یہ ہے کہ اس کا تعلق ڈیرہ اسمٰعیل خان سے ہے۔

مگرکل رات اسلام آباد میں ایک دوست کے ساتھ میں ڈیرہ اسمٰعیل خان کے کچھ احباب کے پاس گیاوہ لوگ مجھے نہیں جانتے تھے۔ وہاں باتوں باتوں میں ایک شخص نے کہا کہ”یار میں فیصل کریم سے بڑا شرمندہ ہوں ۔میں نے اسلام آباد میں ایک پلازہ خریداتواس پلازہ میں ضروری تھا کہ ایک سینماہال بھی بنایا جائے ۔دوستوں نے مشورہ دیا کہ آپ مذہبی مزاج کے لوگ ہیں یہ قطعاً اچھانہیں لگے گا کہ آپ ایک سینما کے مالک ہوں سو میں فیصل کریم کے پاس چلا گیا کہ یار سی ڈی اے والوں سے کہو کہ اس کی پلاننگ پرمیشن میں سے سینما نکال دیں ۔سی ڈی اے والے بھی شاید یہی چاہتے تھے ۔فیصل کریم کنڈی کی سفارش پر انہوں نے فوری طور پر عمل کیا مگر اس سفارش کی اطلاع ملتے ہی میڈیا نے اس پلازے کو فیصل کریم کنڈی کا پلازہ قرار دیا ۔پلازے کے مالک انجینئر وقار قاضی کی گفتگو سن کر مجھے احساس ہوا کہ میڈیا جہاں ہزاروں سچی خبریں دیتا ہے وہاں کبھی کبھارکوئی غلطی بھی ہوجاتی ہے ۔سو میں اس وقت کالم نگار کے قلم کے داغ دھونے کی کوشش کر رہا ہوں۔

این اے 24ڈیرہ اسمٰعیل خان کی نشست پر بھی فیصل کریم کنڈی پیپلز پارٹی کی طرف سے امیدوار تھے مگر یہ دیکھ کر کہ ان کے علاوہ اس نشست پر چاراور امیدوار ہیں ۔انہوں نے بڑی عقل مندی کا ثبوت دیتے ہوئے سینیٹر وقار احمدکو پیپلزپارٹی کا ٹکٹ دے دیا تاکہ اس سیٹ پرکہیں مولانافضل الرحمن نہ کامیاب ہوجائیں اور اب صورت حال وہاں یہ ہے کہ اس نشست پر اس وقت مقابلہ تحریک انصاف کے امیدوار مصطفی کنڈی اور سینیٹر وقاراحمد کے درمیان ہے مولانا تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں یعنی اب مولانا کا مقابلہ پشتو فلموں کی معروف اداکارہ مسرت شاہین سے ہوگا۔ان دونوں نشستوں پر ایک عجیب و غریب صورتحال یہ بھی ہے کہ ن لیگ اور عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے امیدوار بھی ایم این اے کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کر رہے ہیں۔ایک اطلاع کے مطابق ن لیگ کی لیڈر شپ کی طرف سے امیدواروں کو یہ ہدایت ملی ہے کہ اگر کہیں تحریک انصاف کا ایم این اے کا امیدوار جیت رہا ہے تو ن لیگ کے ایم پی ایز کے امیدوار تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست دلانے کے لئے پیپلز پارٹی کے ایم این اے کے امیدوار کی حمایت کر سکتے ہیں ۔ اس بات سے اندازہ ہو تا ہے کہ ن لیگ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر بنانے کے متعلق سوچ رہی ہے ۔مگر الیکشن کے نتائج اتنے حیران کن ہونگے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ششدر رہ جائے گی۔کیونکہ ن لیگ کا 26سالہ دورِ حکومت پنجاب کے عوام کے سامنے ہے۔نواز شریف 1980سے 1985تک پنجاب کے وزیر خزانہ رہے ہیں ۔ 1985سے1990تک نواز شریف پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے ۔ 1990سے1993سے نواز شریف وزیر اعظم رہے۔ 1997سے 1999 تک نواز شریف وزیر اعظم اور شہباز شریف پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے۔ن لیگ 2009سے 2010 تک وفاقی حکومت میں رہی اور 2009س ے2013تک شہباز شریف پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے ۔

305 — این اے،71۔72

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-305 | ↑ فہرست

این اے،71۔72

====================

این اے،71۔72

مجھے میانوالی سے امجد خان کا ٹیلی فون آیا تو کہنے لگا کہ یہ نون لیگ کے ترجمان پنجاب میں بیورو کریسی کے تبادلوں پر اتنے سیخ پا کیوں ہیں۔کیا نون لیگ عوام کے سہارے پر نہیں بیورو کریسی کے سہارے پر الیکشن لڑنا چاہ رہی تھی۔ میں نے امجد خان سے کہا کہ مجھے خود اس بات پر حیرت ہے کیونکہ موجودہ وزیر داخلہ تو ان کا اپنا ہے اس نے تو ایک اخبار میں یہاں تک کہہ دیا ہے کہ میں جب نواز شریف کے پاس بیٹھتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ حقیقی لیڈر یہی ہیں۔ مجھے ووٹ ڈالنے کا موقع ملا تو میں نون لیگ کے امیدوارشاہد خاقان عباسی کو ووٹ ڈالوں گا اور حیران ہوں کہ پیپلزپارٹی نے بھی نگران وزیر داخلہ کے اس بیان پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ ایسی صورتحال دیکھ کر مجھے دوستوں کا یہ کہا درست ہی لگتا ہے کہ یہ دونوں پارٹیاں اصل میں ایک ہیں، صرف سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔

پھر میری نظر سے نون لیگ کے ایک ترجمان کا کالم گزرا جس میں اس نے کہا کہ کیا الیکشن صرف پنجاب میں ہو رہے ہیں ۔ وہ لکھتے ہیں ”پورا پنجاب سرخ آندھی کی زد میں ہے۔ چیف سیکرٹری بدل گئے،آئی جی پولیس بدل گئے، سیکرٹری تبدیل ہو گئے، ایڈووکیٹ جنرل ہٹا دیئے گئے، بیسیوں عدالتی افسران کو فارغ کردیا گیا، ڈی ایم جی کے ایک سو کے لگ بھگ افسران بدل ڈالے گئے۔ کمشنر ، ڈی سی او، آر پی او سب تبدیل ہوگئے۔ ڈی جی پی آر تبدیل ہوگئے۔ خبر آئی ہے کہ تمام تھانوں کے ایس ایچ او اور محرر فارغ ہورہے ہیں۔ اگلا کلہاڑا پٹواریوں پر چلنے والا ہے“۔ بیوروکریسی کے تبادلوں پر نون لیگ کی اتنی پریشانی دیکھ کر مجھے عمران خان کی یہ بات یاد آگئی کہ نون لیگ پٹواریوں اور تھانیداروں کی مدد سے الیکشن لڑتی ہے۔ پورے پنجاب کی طرح میانوالی میں خاص طور این اے72کی بھی یہی صورت احوال ہے۔ نون لیگ کے امیدوار نے ہر تھانے میں اپنا ایس ایچ او لگوا رکھا ہے۔ یقینا یہ تبدیلی نون لیگ کے امیدواروں کیلئے بڑی تکلیف دہ ثابت ہوئی ہوگی کیونکہ اب میانوالی میں ایم این اے کی دونوں نشستوں پر اور ایم پی اے چاروں نشستوں پر نون لیگ کے امیدواروں کی شکست یقینی ہے۔ انہیں اگر کوئی امید تھی تو انہی تھانیداروں اور پٹواریوں سے تھی۔ میانوالی میں عمران خان سے شکست کا اندازہ تو نون لیگ کو بہت عرصہ پہلے سے تھا۔

این اے72پرنون لیگ مرحوم ڈاکٹر شیر افگن کو عمران خان کے مقابلہ میں الیکشن لڑانا چاہتی تھی اس سلسلے میں مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سینیٹر ظفر علی شاہ نے کشمیر ہاؤس اسلام آبادکے کمرہ نمبر سات میں رات کے پچھلے پہر ڈاکٹر صاحب کے انتقال سے صرف چار ماہ پہلے درخواست کی تھی کہ وہ نون لیگ میں شامل ہو جائیں انہوں نے ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ میں یہ بات نون لیگ کے قائد کی خواہش پر کر رہا ہوں مگر ڈاکٹر شیر افگن نے انکار کر دیا تھا۔ ڈاکٹر شیر افگن کے نون لیگ کے متعلق اتنے تحفظات تھے کہ انہوں نے مرنے سے ایک دن پہلے اپنے بیٹے سے وصیت کی تھی کہ تم کسی بھی پارٹی میں شامل ہو سکتے ہو مگر تم نے زندگی بھر نون لیگ میں شامل نہیں ہونا۔

اب آتے ہیں این اے71 کی طرف۔ اس نشست پر عمران خان کے مقابلہ میں نون لیگ کا امیدوار عبیداللہ شادی خیل ہے۔ عبید اللہ شادی خیل کو نون لیگ نے جب ٹکٹ دیا تو میانوالی کے نون لیگ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کہا کہ نوازشریف نے خود ہی میانوالی میں نون لیگ کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔ اس نشست پر پچھلی مرتبہ نوابزادہ عماد ملک صرف اس لئے ایم این اے بنے تھے کہ عمران خان نے الیکشن سے بائیکاٹ کیا ہوا تھا۔ عماد ملک نواب آف کالاباغ نواب امیر محمد خان کے پوتے ہیں۔کالاباغ دنیا کی چند خوبصورت ترین جگہوں میں سے ایک ہے ۔اظہر سہیل مرحوم نے کہیں لکھا تھا کہ جب محترمہ بینظیر بھٹو نوابزادہ اعظم کی وفات پر افسوس کیلئے کالاباغ تشریف لے گئیں تو ہیلی کاپٹر سے شام کے وقت کالاباغ کا منظر دیکھ کر سحرزدہ ہو گئی تھی اور انہوں نے پائلٹ سے کہا تھا ایک بار پھر چکر کاٹو میں اس خوبصورت منظر کو دوبارہ دیکھنا چاہتی ہوں۔ کالاباغ کے نواب تقریباً ہر دور میں پیپلزپارٹی کے ساتھ رہے ہیں۔ اس مرتبہ بھی جب پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تھی تو وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے جو اپنا پہلا سرکاری دورہ کیا تھا وہ کالاباغ کا ہی تھا وہ میانوالی میں نوابزادہ عماد ملک کے پاس گئے وہاں بوہڑ بنگلے پر کھانا کھایا۔کالاباغ کے انیس سو پینتس کے بنائے ہوئے پل کی مرمت کے لئے ایک خطیر رقم دی ( یہ الگ بات ہے کہ پل آج بھی ویسا ہی ہے) پھر میانوالی میں جاکرعمران خان کی نمل یونیورسٹی کا افتتاح کیا اور جب پانچ سال مکمل ہونے سے صرف ایک مہینہ رہ گیا تو نوابزدہ عماد ملک ُنواز شریف کے پاس تشریف لے گئے اور الیکشن میں نون لیگ کے طرف سے امیدوار ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ٹکٹ کیلئے حسین نواز سے سفارش بھی کرائی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ میں جتنا عرصہ خارجہ کا وزیر مملکت رہا ہوں ، میں نے نون لیگ کی ہر ممکن مدد کی ہے۔ ثبوت میں یہ بھی نواز شریف کو بتایا گیا کہ جب پیپلزپارٹی کی حکومت نے این اے72کی تحصیل پیلاں کو گیس فراہم کی اس وقت نوابزادہ عماد ملک نے اس کا افتتاح نون لیگ کے ایم این اے حمیر حیات روکھڑی سے کرایا تھا مگر انہوں نے پھر بھی نوابزادہ عماد ملک کو چھوڑ کر عبیداللہ شادی خیل کو ٹکٹ دے دیا۔ نوابزادہ عماد ملک کی طرح عبید اللہ شادی خیل بھی پیپلزپارٹی کا آدمی تھا محترمہ بینظیر بھٹو آصف علی زرداری کے ساتھ اس وقت اس کے بھائی کی شادی میں شریک ہونے کیلئے کمرمشانی آئی تھیں جب وزیر اعظم تھیں۔ نون لیگ کے رویّے سے نوابزادہ عماد ملک اتنا دل برداشتہ ہوا کہ اس نے الیکشن لڑنے سے بھی انکار کر دیا ہے اور سنا ہے آج کل اپنی کزن عائلہ ملک کی منتیں کرتا پھرتا ہے کہ مجھے کوئی ٹکٹ نہیں چاہئے مگر عزت کے ساتھ تحریکِ انصاف میں تو شامل کرادو ۔عائلہ ملک کی عزت میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے ان کی ڈگری بھی جعلی ثابت کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر عدالت نے عائلہ ملک کی ڈگری کو درست تسلیم کر لیا۔ ابھی بہت سے اور مقدمات کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ مجھے خطرہ ہے کہ کل کلاں نون لیگ کے ترجمان عدالت کو بھی متنازع قرار نہ دے دیں۔چونکہ پاکستان میں یہ چلن عام ہے کہ صرف حق میں فیصلہ آنے کی صورت میں لوگ کہتے ہیں کہ آزاد عدلیہ زندہ باد۔

306 — پیپلز پارٹی کا تابوت

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-306 | ↑ فہرست

پیپلز پارٹی کا تابوت

====================

پیپلز پارٹی کا تابوت

میں آ ج کل اسلام آباد میں مظہر برلاس کا مہمان ہوں۔گذشتہ رات میں کچھ جلدی سونے چلا گیا تھا۔رات کوئی گیارہ بجے مجھے عمار برلاس نے آکر جگایا کہ میانوالی سے کوئی شخصیت تشریف لائی ہے اور ملاقات کی خواہش مند ہے۔میانوالی کا نام سنتے ہی میں فوراً اٹھ کھڑا ہوا۔آخر علاقائی تعصب بھی کوئی چیز ہوتی ہے ۔ڈرائنگ روم میں داخل ہوا تو ایک اجنبی سے نوجوان کا چہرہ دکھائی دیا ۔مظہر برلاس نے تعارف کرایا کہ یہ خالد اعوان ہیں ۔میانوالی این اے 72 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔علیک سلیک ہوئی۔ ڈاکخانے ملائے گئے اور میں نے اسے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی تک ایک آدھ بار چھوڑ کے اس نشست کا ووٹ ہمیشہ پیپلز پارٹی میں حصہ میں آیا ہے۔مجھے یاد ہے ایک مرتبہ ڈاکٹر شیر افگن اس نشست سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑے مگر جیسے ہی انہیں معلوم ہوا کہ وہ جیت گئے تو انہوں نے فوراً محترمہ بے نظیر بھٹو کو فون کیااس وقت تک پیپلز پارٹی70 نشستیں جیت چکی تھی ڈاکٹر شیر افگن نے محترمہ سے کہااپنی نشستیں 71 کر لیجئے میں الیکشن جیت گیا ہوں ۔

میری بات سن کر مظہر برلاس نے کہا”مگر اس مرتبہ صورت احوال خاصی مختلف ہے۔ خالد اعوان کہنے لگے۔ ”مظہر بھائی صورت حال درست ہوسکتی ہے اگر پارٹی فنڈ مل جائے۔“ میں نے پوچھا ”ارٹی فنڈ کیسے مل سکتا ہے تو خالداعوان نے کہا ”میں اسی لئے مظہر بھائی کے پاس آیا ہوں۔ الیکشن کیلئے پارٹی سے فنڈ دلوادیں اگور آپ کوشش کریں تو مجھے کل ہی فنڈ مل سکتا ہے میں نے مظہر برلاس کی طرف دیکھا تو اس نے فوراً کہا ”میں اس سلسلے میں پہلے خالد بھائی سے معذرت کرچکاہوں۔یہ کام میرے بس سے باہر ہے “خالد صاحب نے کہا ”مظہر بھائی آپ ایک کوشش کردیں“مگر مظہر برلاس کے مسلسل انکارپر خالد اعوان ان کی طرف سے مایوس ہو کر میری طرف متوجہ ہوگئے کہ بلاول بھٹو وہیں رہتے ہیں جہاں آپ رہتے ہیں آپ ان کی وساطت سے یہ کام کرا دیں۔میں نے جان چھڑانے کیلئے کہہ دیا کہ اچھا میں کسی سے بات کرتا ہوں۔بلکہ میں نے کسی سے بات کی بھی آگے سے مجھے کہا گیا کہ پیپلز پارٹی امیدواروں کو پیسے دیتی نہیں ہے ان سے لیتی ہے ۔

دوسرے دن خالد اعوان کا اسی سلسلے میں مجھے فون آیا کہ تو میں نے اسی وقت انہیں اپنے پاس بلا لیاکافی دیر ان سے کھلی کھلی گفتگو ہوئی ۔پتہ چلا کہ خالد اعوان کو دوکروڑروپے پارٹی فنڈ مل سکتا ہے اگر اس میں سے ایک کروڑ فنڈ دلوانے والے کو دے دئیے جائیں اوربھی بہت سی باتیں ہوئی خالد اعوان نے اپنے ماضی کا احوال بتاتے ہوئے کہا ۔میں نے پانچ سال قمر زمان کائرہ کے ساتھ گزارے ہیں “میں نے فوراً کہا کہ اس کی قربانی بھی بہت بڑی ہے ۔

بے نظیر بھٹو کے ساتھ اس کا بھائی توقیر کائرہ بھی شہید ہوا تھا “تو خالد اعوان نے انکشاف یہ کیا کہ توقیر کائرہ قمر الزمان کا بھائی تو کجا رشتہ دار بھی نہیں تھا صرف اتنا تعلق ہے کہ وہ بھی اپنے نام کے ساتھ کائرہ لکھتا تھاجس طرح میرا نام خالد اعوان ہے اور سابق وزیر قانون کا نام بابر اعوان ہے اب اگر میں کہنا شروع کردوں کہ وہ بڑے بھائی ہیں تو جنہیں معلوم نہیں وہ یہی سمجھیں گے کہ واقعی یہ آپس میں بھائی ہیں ۔“ میں نے پریشان ہو کر خالد اعوان سے کہا ” میں یہ بات نہیں مان سکتا یہ میں نے خود صد رآصف علی زرداری کے منہ سے سنی ہے ۔“خالد نے ہنس کر کہاانہیں کہیں تین سال کے بعد معلوم ہوا کہ قمر الزمان کائرہ صرف توقیر کائرہ کا نام کیش کراتا رہا ہے تو وہ بھی بہت حیران اور پریشان ہوئے تھے مگر اس وقت تک قمر الزمان کائرہ اپنی گرفت خاصی مضبوط کر چکا تھا۔مگر پھر زرداری صاحب نے منسٹریاں واپس لے لی تھیں ۔“میں نے کہا”اس وقت جو تنویر اشرف کائرہ پیپلز پارٹی کا جنرل سیکرٹری ہیں ۔یہ قمرالزمان کائرہ کا بھائی نہیں۔خالد نے کہا ”تنویر اشرف کائرہ توقیر کائرہ کا چچا زاد بھائی ہے اورتنویر ،اشرف کائرہ کا بیٹا ہے جب کہ قمرزمان کائرہ زمان کائرہ کا بیٹا ہے ۔اشرف کائرہ اور زمان کائرہ کی آپس میں کوئی دور کی رشتہ داری بھی نہیں تھی ۔یہ آپس میں کیسے بھائی ہو سکتے ہیں۔

یہ توقیر کائرہ کا نام استعمال کرکے قمرزمان کائرہ پیپلز پارٹی کا لیڈر بن گیا ہے وگرنہ قمرزمان کائرہ کو بے نظیر بھٹوجانتی بھی نہیں تھی ان کی زندگی میں قمر زمان کائرہ سے دو یا ملاقاتیں ہوئی ہیں۔اس کا محترمہ سے کوئی اپنا تعلق نہیں تھا۔وہ ملاقاتیں بھی بالکل ایسی تھیں جیسے آپ مجھے فریال تالپور سے ملائیں اور خدانخواستہ چار دنوں کے بعد وہ دنیا سے رخصت ہو جائیں تو میرا ان سے کیا تعلق ہوا اب اگر میں کہتا پھروں کہ فریال تالپور سے بڑا تعلق تھاتو یہ غلط بات ہے نا، محترمہ سے جو آخری ملاقات قمر زمان کائرہ کی ہوئی تھی اس کا قصہ میں آپ کو سنا دیتا ہوں ۔انیس دسمبر کو زمرد خان اور قمر زمان کائرہ توقیر کائرہ کے پاس گئے اور میری موجودگی میں اسے کہا کہ ہماری محترمہ سے ملاقات کرادو۔اگلے دن توقیر نہیں آسکا میں آگیا میں جب ہاؤس پر پہنچا تو زمرد خان اور قمر زمان کائرہ دونوں کھڑے تھے اور فرحت اللہ بابر سے کہہ رہے تھے کہ ہمیں توقیرکائرہ نے بھیجا ہے ۔میں نے محترمہ سے ملنا ہے ۔فرحت اللہ بابر کہہ رہا تھا اس کا کوئی فون نہیں آیا میں تمہاری محترمہ سے ملاقات نہیں کرا سکتا ۔میں نے فرحت اللہ بابر سے کہا کہ یہ درست کہہ رہے ہیں توقیر نے بھی آنا تھا مگر وہ نہیں آسکا ۔اس نے کہا ہے کہ انہیں محترمہ سے ملانا ہے اس کے بعد فرحت اللہ بابر نے محترمہ سے بات کی کہ توقیر نے ان لوگوں کو بھیجا ہے آپ انہیں ملاقات کا وقت دیں اور پھر محترمہ نے ملاقات کا وقت دیا اور ان کی ملاقات ہوئی اور ہاں توقیر کائرہ کے قمرزمان کائرہ کے ساتھ کوئی زیادہ اچھے مراسم بھی نہیں تھے ۔

(جاری ہے )

307 — کیا واقعی الیکشن ہو رہے ہیں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-307 | ↑ فہرست

کیا واقعی الیکشن ہو رہے ہیں

====================

کیا واقعی الیکشن ہو رہے ہیں

میں ایک طویل عرصہ سے یہی لکھتا آرہا ہوں کہ” اگر“ الیکشن ہوئے تو تحریک انصاف کا سونامی زر اور شرکی طاقتوں کو بہا لے جائے گا۔کل یہی جملہ جب میں نے اسلام آباد کی ایک تقریب میں کہا توکوئی دل جلا بول پڑا، کہنے لگا ”اگر ہوئے تو“ کو چھوڑئیے ”مگر ہو رہے ہیں کہئے“۔ بے شک الیکشن ہو رہے ہیں اور میری یہی دعا ہے کہ خیر خیریت سے پاکستانی قوم انتخابات کے اس عرصہٴ انتقال سے گزر جائے ”مگر “ یہ اسی دل جلے والا ” مگر “ لگتا نہیں۔چلئے اسی پر بات کر لیتے ہیں کہ مجھے کیوں یہ الیکشن کا رکشہ ماڈل ٹاؤن پہنچتا ہوا دکھائی نہیں دیتا۔ سچ تو یہ ہے کہ بظاہر کوئی ایسی دلیل میرے پاس موجود نہیں جس کی بنیاد پر میں یہ بات پورے یقین سے کہہ سکوں کہ انتخابات11 مئی کو نہیں ہوں گے۔ ان کیلئے کسی نئی تاریخ کا تعین ضروری ہے یعنی الیکشن ملتوی ہونے کی بات کا تعلق حقیقت سے نہیں وجدان سے ہے اور اس نو وجد انی کیفیت پر میری بے یقینی کا یہ عالم ہے کہ اپنے کچھ دوست امیدواروں کی الیکشن مہم میں حصہ لینے کیلئے برطانیہ سے پاکستان پہنچ گیا ہوں مگر وجدان کہے جا رہا ہے کہ مجھے تو الیکشن ہوتے ہوئے نہیں دکھائی دیتے۔ گزشتہ روز الطاف حسین نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کی تاریخ ایک ماہ بڑھا دی جائے تو وجدان نے کہا کہ یہ الیکشن11 مئی کو نہیں ہو سکتے۔ ویسے الیکشن کمیشن کو اس بات کا احساس تو ہونا چاہئے کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے بعد11 مئی کو الیکشن کرائے جا سکتے ہیں اور اگر کرائے گئے تو وہ ایم کیو ایم کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ نئی حلقہ بندیوں کے بعد امیدواروں کو اپنے حلقوں کو سمجھنے کے لئے کچھ وقت تو ملنا چاہئے۔ اب یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ الیکشن11 مئی کو نہیں ہوتے تو نگران حکومت کے دورانیہ کا کیا ہوگا۔ یقینی بات ہے کہ وہ خود بخود بڑھ جائے گا مگر اس معاملے میں میرا وجدان میرا ساتھ دینے سے انکار کر رہا ہے، خدا خیر کرے۔

الیکشن ملتوی ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ وہ دو سو سے زائد سیاسی امیدوار جنہیں نااہل قرار دیا جا چکا ہے یا نااہل قرار دیا جائے گا انہیں اس سلسلے میں عدالت میں جانے کا پورا حق ملے۔اب یہ کوئی زیادہ مثبت بات نہیں کہ جس کے کاغذات مسترد کئے گئے ہیں انہیں بڑی عدالتوں تک پہنچنے کیلئے وقت نہ فراہم کیا جائے پھر اس بات کی بھی تحقیق ہونی چاہئے کہ ایک ادارہ ،نیب جیسا ملکی سطح کا آخری ادارہ ایک دن نواز شریف کو ڈیفالٹر قرار دیتا ہے اور پھر دوسرے دن انہیں کلیئر کر دیتا ہے۔ زر اور شر کے تعاون سے یہ جو اس طرح کے واقعات منظر عام پر آرہے ہیں یہ مسلسل انتخابات کی حیثیت متنازع بناتے چلے جا رہے ہیں۔ سوال پیدا ہوتا ہے احتساب کمیشن کا احتساب کون کرے ،کون پوچھے گا کہ نیب والوں سے کہ ایک دن پہلے شریف برادران اربوں کے ڈیفالٹر تھے۔صدر ہاؤس سے آنے والی ایک ٹیلی فون کال پر کس طرح صاف شفاف قرار دے دیئے گئے ۔انتخابات کی حتمی تاریخ کے متعلق تو الیکشن کمیشن کے چیئرمین بھی یقین سے کچھ نہیں کہہ پائے ۔کسی تقریب میں نجم سیٹھی سے پوچھتے پھرتے تھے کہ الیکشن ہوں گے بھی یا نہیں ۔ اگر نجم سیٹھی کی جگہ میں ہوتا تو انہیں صاف صاف کہہ دیتا کہ جس عمر میں آپ یا آپ کا وزیراعظم ہے اس عمر میں تخلیقی صلاحیتیں بہت کم ہو جاتی ہیں، اس لئے آپ کی موجودگی میں نئی حکومت کی تخلیق ممکن نہیں لگتی۔ ہاں اس کے بعد کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

پیپلزپارٹی اور نون لیگ نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی ہے کہ نگران حکومتوں کو بہت کم وقت ملے۔ انہوں نے آخری سانس تک اپنی حکومتیں برقرار رکھیں بلکہ آخری چھٹی کے دن کو بھی کام کیا کہ کہیں کوئی لمحہ مال کشید کرنے سے رہ نہ جائے اور ان حکومتوں کو حکومت کی اتنی ہوس تھی کہ ایک دن پہلے صرف اس لئے حکومت ختم نہیں کی کہ کہیں نگران حکومت کا دورانیہ تین ماہ نہ ہو جائے اور ان کے آئندہ آنے والے اقتدار کے دنوں میں کمی نہ ہو جائے۔ آئینی طور پر اگر حکومت ایک دن پہلے ختم کی جا تی تو نگران حکومت کا دورانیہ تین ماہ ہوتا وگرنہ دو ماہ۔ ان دو ماہ میں سے ایک ہفتہ تو سب سے بوڑھے وزیراعظم کی تلاش میں گزار دیا گیاباقی سات ہفتوں کی حکومت ہے ابھی تو اس حکومت نے سوائے الیکشن کمیشن کا تماشا دیکھنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

میرا وجدان یہی کہہ رہا ہے کہ الیکشن ہوں یا نہ ہوں اس نگران حکومت کا اپنے وقت پر ضرور خاتمہ بالخیر ہوگا،خاتمہ بالشر بھی ہو سکتا ہے اور خاتمہ بالزر بھی۔ یہ نگران حکومت بھی کیا عجیب حکومت ہے کہ تمام لوگ صدر زرداری کے متعلقہ بھی ہیں اور نواز شریف نے بھی انہیں بڑی خوش دلی سے قبول کیا ہے۔ مجھے تو نہیں پتہ چل رہا ہے کہ کس پارٹی کا مقابلہ کس سے ہے ۔کون کس لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رہا ہے اورکس لیگ کے لئے راہ ہموار کر رہا ہے۔ واضح طور پر دکھائی دینے والی پارٹی صرف تحریک انصاف ہے۔ سو میں یہ بات پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اگر الیکشن ہوئے تو آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہوگی۔ یہ جعلی ڈگریوں والے، یہ بنکوں کے ڈیفالٹر، یہ کرپشن کی عظیم الشان سلطنت کے وارث اس مرتبہ یقینا اپنے انجام تک پہنچ جائیں گے۔ اس انجام تک جس کے انتظار میں پاکستان کے غریب عوام کی آنکھیں پتھرا چکی ہیں۔ غربیوں کا انتظار ختم ہونے والا ہے،تبدیلی آنے والی ہے اور یہ کسی ایجنسی کی رپورٹ نہیں، کوئی حالات و واقعات کا تجزیہ بھی نہیں۔ یہ بات مجھے میرا وجدان کہہ رہا ہے۔آپ اس وجدان کا کوئی نام بھی رکھ سکتے ہیں۔

308 — شہباز شریف کے پٹھے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-308 | ↑ فہرست

شہباز شریف کے پٹھے

====================

شہباز شریف کے پٹھے

نون لیگ کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے شہباز شریف کے” پٹھوں “سے مقابلہ کریں۔ بے شک جب تک شہباز شریف وزیر اعلی تھے ان کے پٹھے خاصے مضبو ط تھے ۔مگر اس وقت ان کے پٹھوں کی طاقت کے متعلق کوئی یقینی بات نہیں کہی جا سکتی ۔کہتے ہیں کہ پٹھوں کی طاقت کم ہونے سے ہاتھ پاؤں کمزور ہوجاتے ہیں ان کی گرفت ڈھیلی پڑ جاتی ہے ۔ایسی صورت میں قبل از وقت موت کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں ۔شہباز شریف کے پٹھوں کی کمزوری کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے میانوالی سے عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا ارادہ کیا یقینا یہ ارادہ انہیں پٹھوں کی کمزوری کی وجہ سے کرنا پڑا کیونکہ میانوالی میں کوئی مضبوط پٹھا انہیں ایسا نہیں دکھائی دے رہا جو عمران خان کا مقابلہ کر سکے ۔سب پٹھے کھانے والے پٹھے ہیں۔ پرندوں کے پٹھوں کی اڑانیں جاری ہے۔ کوئی پیپلز پارٹی کی شاخ سے اٹھ کرنون لیگ کی شاخ پر بیٹھ رہا ہے تو کوئی نون لیگ کی ٹہنی چھوڑ کر تحریکِ انصاف کے درخت پر اپنا گھونسلہ بنا رہا ہے۔یہ خانہ بدوش پٹھوں کی پرواز کے دن ہیں ۔مگر لوگ جسے پرواز کی رت سمجھتے ہیں وہی پرندوں کی گرفتاری کا موسم ہوتا ہے ۔مختلف نسلوں کے پٹھے ایک ہی شجر پر دیکھ کر کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے:

کئی الو کے پٹھے ہیں کئی ہیں باز کے پٹھے

کئی میدان میں آئے نئے انداز کے پٹھے

اکٹھی ہو گئیں کیسے سیاست کے اکھاڑے میں

کئی چیلوں کی اولادیں کئی شہباز کے پٹھے

الو کے پٹھے سے یاد آیا کہ ایک آدمی اپنے کمرے میں بیٹھا کتاب پڑھ رہا تھا۔اس کے پاس ہی اْس کا بچہ کھلونا ٹرین سے کھیل رہا تھا بچہ ٹرین کو چابی دے کر چھوڑ دیتا تھااور جب ٹرین ایک دائرہ مکمل کرتی تو اسے انگلی سے روک کر کہتا: ”سٹیشن آگیا ہے جس الو کے پٹھے کو اْترنا ہے۔اْتر جائے۔۔۔۔“ بچے نے دو تین مرتبہ جب یہی جملہ دہرایا تو باپ نے سوچا کہ بچہ غلط بات سیکھ رہاہے لہذا اس نے ٹرین اْٹھا لی تقریباً آدھا گھنٹہ بچہ معصوم بن کر بیٹھا رہا آخر باپ کو ترس آ گیا اس نے بچے کو ٹرین دے دی اور کہا:”اب پہلے والی غلطی مت کرنا۔۔۔۔۔بچے نے ٹرین کو چابی دی۔جب گاڑی نے چکر مکمل کیا تو گاڑی روک کر بچے نے کہا”جس الو کے پٹھے کو اْترنا ہے ،اتر جائے۔پہلے ہی ایک الو کے پٹھے کی وجہ سے گاڑی تیس منٹ لیٹ ہے“۔

مجھے اس وقت آصف زرداری اسی بچے کی مثال لگ رہے ہیں سناہے ان کے پٹھے بھی خاصے کمزور ہو چکے ہیں ۔ان کے اصلی پٹھے بلاول بھٹو تو ناراض ہو کر انگلینڈ چلے گئے ہیں ۔اگرچہ انہوں نے اپنے پٹھے مضبوط کرنے کیلئے زر کا بہت کشتہ کھایا ہے اس سے کچھ فائدہ ہوا یا نہیں اس کا اندازہ تو انتخابات کے بعد ہوگاابھی تو پٹھے درست کام کرتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے ۔نواز شریف کی پٹھی مریم کلثوم کا رویہ بھی بلاول بھٹو سے ملتا جلتا ہے انہوں نے بھی الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے کہ جب تک نون لیگ میں پارٹی الیکشن نہیں ہوں گے وہ اس وقت تک الیکشن نہیں لڑیں گی۔

جہاں میں رہتا ہوں وہاں الو کو ایک نہایت دانش مند پرندہ سمجھا جاتا ہے جسے اندھیروں میں دیکھ لینے کی بصارت عطاہوئی ہے ۔سو مجھے نہایت افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان میں الو کی نسل معدوم ہوتی جارہی ہے ۔اور وہ مصرعہ غلط ثابت ہو رہا ہے کہ ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے ۔

پاکستان میں توالو کے پٹھے نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ حیوانات و پرندہ جات اس نسل کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے اور اگر کوئی آئینی رکاوٹ ہے تو فوری طور پر عدالت عالیہ کی طرف رجوع کرے۔اگر شہروں میں اس نسل کا رہنا دشوار ہوچکا ہے تو میرا خیال میں الو کا نام بدل کر شاہین یا شہباز رکھ دیا جائے ۔بلاول بھٹو کی صورت میں نام بدلنے کی روایت تو ہمارے پاس ہے ہی۔ اس طرح دو فائدے ہوں گے ایک تو یہ معدوم ہوتی ہوئی نسل محفوظ ہو جائے گی اور دوسراتصور ِ پاکستان کے خالق علامہ اقبال کے مشورہ پر بھی عمل کیا جاسکے گاکہ اس نسل کو بسیرے کیلئے پہاڑوں کی چٹانوں پر بھیج دیا جائے ۔مگر ایک یہ مسئلہ ہے کہ اگر یہ پٹھے لوٹے ثابت ہوئے تو پہاڑوں کی چٹانوں پر بہت مشکل کا سامنا ہوگاکہ گندگی کی نکاسی کے انتظامات کی ضرورت ہوگی اور اس عمر میں فخرو بھیاکیلئے اور مسائل پیدا ہوجائیں گے۔کسی زمانے میں الو کے پٹھے رگِ گل سے بلبل کے پر باندھتے تھے۔ لگتا ہے آج کل” دیارِ شر اور زر “میں یہ کام فاختہ کے پروں سے لیا جا رہا ہے اور صورت حال یہاں تک آپہنچی ہے کہ

بدلی رتوں کو دیکھ کے اس سرخ سا نشاں

ہر فاختہ نے اپنے پروں پر بنا لیا

309 — ہوس اقتدار کے پجاری

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-309 | ↑ فہرست

ہوس اقتدار کے پجاری

====================

ہوس اقتدار کے پجاری

پاکستان کے بربادی کا اصل سبب ہوسِ اقتدارہے۔۔صرف ہوس اقتدار ۔کبھی اقتدار کے حصول کیلئے اور کبھی اقتدار کو طوالت دینے کیلئے اس ملک کو تباہی کے آخری دہانے پر پہنچا دیا گیا ۔ مارشل لاء بھی ہوسِ اقتدار کی کوکھ سے بر آمد ہوئے۔ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم لیڈر نے بھی ہوسِ اقتدار کے ہاتھوں مجبور کر 1977کے انتخابات میں ناقابل معافی غلطیاں کیں۔نون لیگ نے ہوس اقتدارمیں سپریم کورٹ پر حملہ کردیاتھا۔وہ بھی ہوس اقتدار تھی جس نے پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا تھا۔پاکستان کے جسم کا وہ حصہ جس میں ستاون فیصد آبادی تھی جسے ہم مشرقی پاکستان کہتے تھے ان کی عددی اکثریت سے ہم نے روزِ اول سے خوف کھانا شروع کر دیا تھا۔پہلے ہم نے اپنے چاروں صوبوں کوتوڑ کر ون یونٹ اس لئے بنایاکہ صوبہ مغربی پاکستان بمقابلہ مشرقی پاکستان کھڑا کردیں۔مگر جب ہم نے دیکھا کہ اب بھی جمہوریت کے مسلمہ اصول کے مطابق بالغ رائے دہی پر الیکشن ہوتے ہیں اور مشرقی پاکستانیوں کی تعداد زیادہ ہے توہم نے جمہوریت کا منہ چڑانے کیلئے یہ فارمولا ایجاد کیا کہ دونوں صوبوں سے برابر کی تعداد میں نمائندے منتخب ہوں گے۔

یوں ستاون فیصد اور تیتالیس فیصد کا حیرت انگیز اصول نکالا گیا۔ مغربی پاکستان کا ایک ووٹ مشرقی پاکستان کے تقریباً ڈیڑھ ووٹ کے برابر شمار کیا جانے لگا ان غربیوں نے یہ بات بھی قبول کرلی۔پھر ہم نے مارشل لا لگادیا۔ اور جب مارشل لا کے بعد ملک کے پہلے عام انتخابات ہوئے اور مشرقی پاکستان کو واضح کثریت حاصل ہوگئی تو ہم نے وہاں فوج بھیج دی۔بے انتہا قتل و غارت کے بعد بالآخر وہ حصہ ہم سے علیحدہ ہوگیا۔ سچ یہی ہے کہ ہمارے صاحبانِ اقتدار کی ہوسِ اقتدارنے مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بننے پر محبور کر دیا تھااور اب اس زیادتی کی معافی مانگنے پر بھی تیار نہیں۔بھارت اور پاکستان میں جو دشمنی چل رہی ہے اس کی بنیاد بھی دونوں طرف ہوس اقتدار ہے کہ حکمران پارٹیاں ہوس اقتدار میں ایک دوسرے خلاف مکے لہراتی رہتی ہیں ۔مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ بھی یہی ہوس اقتدار ہے۔ اوریہ ہوس اقتدار کی جنگ دونوں ملکوں کے عوام کیلئے بہت خوفناک ہے ۔دونوں طرف لوگ بھوکوں مر رہے ہیں۔دونوں اپنے وسائل ہولناک سے ہولناک تر اسلحہ تیار کرنے پر پھونک رہے ہیں ہم عجیب پڑوسی ہیں۔ دونوں کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔بے خوابی نے ہمارے اعصاب توڑ دئیے ہیں۔کسی کو ممکن ہے اونگھ آجائے اور انگلی ٹریگر دبا بیٹھے تو پھر کیا ہو گا۔کچھ بھی نہیں بچے گا کیونکہ دونوں ممالک عوام کے منہ سے نوالے چھین چھین کرایٹمی قوت بن چکے ہیں ۔ہوسِ اقتدار نے کبھی کسی حکمران کو درست فیصلہ کرنے ہی نہیں دیا

مجھے ایک دن داتا دربارمیں ایک شخص ملا۔کہنے لگا مجھ سے کان صاف کرا لیجئے ۔میں بڑے اچھے طریقے سے کان صاف کرتا ہوں ۔ میں نے غور سے دیکھا تو اس کا چہرہ مجھے جانا پہچانا لگا۔مجھے اگلے ہی لمحے یاد آگیا کہ اس شخص کے ساتھ تو برسوں پاک ٹی ہاؤس میں بیٹھتا رہا ہوں۔یہ پاکستان کا اچھا بھلا مشہور ادیب ہے۔اس نے بھی مجھے پہچان لیا۔ میں نے حیرت سے پوچھا کہ تم یہ لوگ کان کیوں صاف کرتے پھر رہے ہو۔اچھے بھلے لکھنے والے آدمی ہو۔ تمہیں کہیں بھی نوکری مل سکتی تھی۔ کہنے لگا میں پیسوں کے لئے تو لوگوں کے کان صاف نہیں کرتا۔ دراصل اس قوم کے کانوں میں بڑی میل جم گئی ہے ۔لوگوں کو کوئی بات سنائی ہی نہیں دیتی ۔ اب دیکھو پچھلے سات انتخابات سے میں لوگوں کے سامنے تقریریں کر رہا ہوں کہ مجھے ووٹ دو ۔ ووٹ کاحقدار میں ہوں ۔یہ سرمایہ دار اور جاگیردار نہیں ہیں ۔یہ لٹیرے ہیں ڈاکو ہیں چور ہیں قاتل ہیں ۔مگر لوگ میری بات سنتے ہی نہیں۔میں ان لوگوں کے خلاف کون سی کورٹ میں نہیں گیا۔کس عدالت کا دروازہ میں نے نہیں کھٹکھٹا یا مگر کوئی سنتا ہی نہیں۔بس بات میری سمجھ میں آگئی کہ اس قوم کے کانوں سے میل نکالنی بڑی ضروری ہے۔ بات میری سمجھ میں بھی آگئی تھی کہ ہوس اقتدارکے پجاریوں نے اس کے ساتھ کچھ ایسا کیاہے کہ بیچارہ دماغ سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔۔

اس وقت پھر ہوسِ اقتدار کے پجاری میدان میں اترے ہوئے ہیں۔مگرایک اچھی خبر کی طرح ان میں عمران خان بھی موجودہے جوہوس اقتدار کیلئے نہیں پاکستان کے تابناک مستقبل کیلئے ۔پاکستانی قوم کے لئے ایک روشن تبدیلی کیلئے۔ظلمتِ شب کے رکھوالوں سے جنگ پرپوری طرح آمادہ ہے ۔مجھے پورایقین ہے کہ پاکستانی قوم اس موقع کو ضائع نہیں ہونے دے گی۔وہ لوگ زندگی جن کے اردگرد بڑی مکروہ اور قابل نفرت ہو چکی ہے۔عمران خان انہیں ایک اچھی زندگی کی نوید دینے والے ہیں ۔

وہ زندگی جو ایک زخم ہے۔ گلتا ہوا زخم ۔بہتا ہوا زخم۔اس کے علاج کی امید عمران خان کے سوا کسی اور سے نہیں کی جا سکتی ۔ وہ زندگی جو چم چم کرتی کاروں اور لش لش کرتے بنگلوں میں رہتی ہے۔وہ ان کالی کالی گلیوں اور گرتے ہوئے چھوٹے چھوٹے گھروندوں میں بھول کر بھی۔۔کبھی بھٹک کر بھی قدم نہیں رکھتی۔ جس میں دنیا کی نوے فیصد آبادی مقیم ہے۔ جہاں لوگوں کی زندگی پردکھ کے سائے ہر وقت تھرتھراتے رہتے ہیں۔۔کہیں کسی کے معصوم سے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں۔کہیں کسی کی بیوی بیمار ہے تڑپ رہی ہے۔ تحقیق۔یہ زندگیاں کینسر سے زیادہ اذیت ناک ہیں۔بڑی بے رحم اور ظالم ہیں۔ زندگیاں ۔زندگیاں نہیں حالات کے شکجے میں جکڑی ہوئی عمریں ہیں ۔یہ لمحوں کا بہتا ہوا دریا ہے۔لوگ جس کے دھارے پربے بس تنکوں کی طرح بہے جارہے ہیں۔مگر میں اتنا جانتا ہوں کہ جو لوگ اس دھارے کا رخ موڑ لیتے ہیں ان کی زندگی سے ملاقات ہو جاتی ہے۔اس زندگی سے جو تمہاری تلاش میں ہے تمہیں ڈھونڈتی پھرتی ہے۔جسے شکایت ہے کہ تم اسے آواز نہیں دیتے۔کہ وہ تم تک پہنچ سکے۔ آئیے عمرا ن خان کے ساتھ مل کر اس زندگی کی تلاش کریں۔

310 — حفیظ اللہ نیازی کے نام

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-310 | ↑ فہرست

حفیظ اللہ نیازی کے نام

====================

حفیظ اللہ نیازی کے نام

حفیظ اللہ خان ! آپ عمران خان سے ناراض ہیں کہ انہوں نے ڈاکٹر شیر افگن کے بیٹے امجد خان کو میانوالی سے تحریکِ انصاف کا ٹکٹ کیوں دیا ہے۔ اس نشست پر انعام اللہ خان کا حق تھا بے شک آپ کا ناراض ہونا بجا ہے۔ انعام اللہ خان اس نشست سے نون لیگ کے ایم این اے رہے ہیں وہ نون لیگ کو چھوڑ کر تحریک ِانصاف میں آئے اور تمام ٹی وی چینلوں پر بھرپور انداز میں تحریک انصاف کی وکالت کرتے رہے بلکہ انہوں نے تحریک انصاف کیلئے دن رات ایک کر دیا، نون لیگ سے دشمنی مول لی جس کی وجہ سے انہیں بہت سے نقصانات ہوئے، خاص طور پر ان کا کاروبار تباہ بھی ہوا یا کر دیا گیا۔ انعام اللہ خان کی قربانیوں سے انکار ممکن نہیں یقینا انعام اللہ خان کو اُس نشست سے تحریک انصاف کا ٹکٹ ملنا چاہئے تھے لیکن آپ نے جو امجد خان کو ٹکٹ نہ دینے کی وجوہات بیان کی ہیں مجھے ان سے اختلاف ہے ۔ یہ کوئی بات نہیں کہ امجد خان کو اس لئے ٹکٹ نہیں ملنا چاہئے کہ ان کے باپ ڈاکٹر شیر افگن خان نے عمران خان کے خلاف اپنی زندگی میں بری زبان استعمال کی تھی۔ ذاتی طور پر میں اس بات کو بھی تسلیم نہیں کرتا مگر ممکن ہے ایسا ہوا ہو ڈاکٹر صاحب نے کبھی کچھ ایسا کہہ دیا ہو جو انہیں نہیں کہنا چاہتے تھا مگر باپ کے جرم کا سزاوار آپ بیٹے کو کیسے ٹھہرا سکتے ہیں۔

میری زندگی کا ایک طویل حصہ ڈاکٹر شیر افگن کے ساتھ گزارا ہے۔ ان کے بیٹے بیرم خان کی وفات کے بعد ان کے ساتھ میرے بہت سے اختلافات پیدا ہو گئے تھے جو ان کی وفات سے ایک ڈیڑھ سال پہلے ختم ہوئے مگر ایک بات میں ان کے متعلق پورے یقین سے کہتا ہوں کہ وہ جیسے تھے، جو کچھ بھی تھے کرپٹ ہر گز نہیں تھے۔ دوسری بات جو آپ نے کی ہے کہ جن لوگوں نے امجد خان کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دلایا ہے انہوں نے میانوالی کی سطح پر تحریک انصاف سے کوئی بھیانک بدلہ لیا ہے۔ یہ بات بھی صریحاً غلط ہے۔ میرے خیال میں آپ کو یوں سوچنا چاہئے تھا کہ ان لوگوں نے میانوالی میں تحریکِ انصاف کو تازہ خون مہیا کیا ہے۔ امجد خان کسی حوالے سے بھی کوئی کمزور امیدوار نہیں اگر انعام اللہ خان اور امجد خان دونوں امیدوار ہوتے تو یہ بات یقینی تھی کہ اُس نشست پر نون لیگ کا امیدوار کامیاب ہو جاتا جب کہ اب میانوالی میں ایم این اے کی دونوں نشستوں پر تحریک انصاف کی فتح کنفرم ہو چکی ہے۔ جہاں تک بات ہے انعام اللہ خان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی تو عمران خان انعام اللہ خان کا بھائی ہے میرے خیال میں آپ لوگوں سے زیادہ تو عمران خان کا قریبی کوئی اور رشتہ دار نہیں ہے۔ اگر عمران خان نے اپنے ایک بھائی کی نشست امجد خان کو دے کر میانوالی کے بڑے سیاسی گروپ کو اپنے ساتھ ملایا ہے تو کوئی نقصان کا سودا نہیں کیا۔ تحریک انصاف کی فتح میں انعام اللہ خان کی یہ قربانی سنہری حروف سے لکھی جائے گی یقینا اس بات کا احساس تحریک انصاف کی تمام لیڈر شپ کو پوری طرح ہو گا۔ مستقبل میں تحریک انصاف انعام اللہ خان کی اس قربانی کو دیکھتے ہوئے انہیں سینیٹر بھی بنا سکتی ہے۔

مجھے آپ کی یہ بات اچھی لگی ہے کہ آپ نے عمران خان کے اس فیصلے کے ساتھ جو اختلاف کیا اسے گھر تک محدود نہیں رکھا بلکہ پوری پاکستانی عوام کے سامنے رکھ دیا ہے۔ یہ بات تحریک انصاف کی قوت ہے، جو سچ آپ نے سمجھا اسے بھی لوگوں کے سامنے رکھ دیا ہے جو بات عمران خان نے بہتر سمجھی، اس نے بھی اس پرعمل کیا ہے۔آپ کا اختلاف بجا مگر اس اختلاف سے تحریک انصاف کو نقصان نہیں ہونا چاہئے۔ چاہے عمران خان کا فیصلہ سو فیصد ہی غلط کیوں نہ ہو اب آپ کا اور انعام اللہ خان کا یہ فرض ہے کہ آپ پوری ایمان داری کے ساتھ امجد خان کا ساتھ دیں، اسی میں آپ کی عظمت ہے۔

میں نے کل یہی باتیں انعام اللہ خان سے بھی کی ہیں اور آج کالم بھی لکھ رہا ہوں کہ مجھے اس بات پر بہت افسوس ہوا کہ آپ لوگ اس جلسے میں شریک نہیں ہوئے جس میں امجد خان کے امیدوار ہونے کا اعلان کیا گیا۔ آپ لوگوں کا یہ حق تھا کہ آپ اس جلسے میں شریک ہوتے اور عمران خان کے اعلان کے بعد سب سے پہلے انعام اللہ خان، امجد خان کو گلے لگا کر اسے مبارک دیتے۔مجھے پورا یقین ہے کہ امجد خان بہت جلد انعام اللہ خان کے پاس جائیں گے اور انہیں منانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے مگر میرا جی چاہتا ہے کہ کاش یہ کام امجد خان سے پہلے خود انعام اللہ خان کریں۔ اس عمل سے میں اور میرے جیسے تحریک انصاف سے محبت کرنے والے کروڑوں افراد کے سامنے انعام اللہ خان کی قامت آسماں گیر ہو جائے گی اور ان کا یہ عمل دوسری تمام نشستوں پر جنہیں ٹکٹ نہیں مل سکے ان کیلئے نمونہ بن جائے گا اگر آپ جیسے قریبی لوگ بھی اپنے دل کشادہ نہیں کریں گے تو تحریک انصاف سے وابستہ وہ تمام لوگ جنہیں ٹکٹ نہیں مل سکیں گے وہ اس امیدوار کی بھرپور مخالفت کریں گے جسے تحریک انصاف ٹکٹ دے گی۔ انعام اللہ خان کو ان کیلئے مثال بن جانا چاہئے۔ پاکستان کی سیاست میں یہ مثال تحریک انصاف ہی قائم کر سکتی ہے، آپ اور انعام اللہ خان ہی قائم کر سکتے ہیں۔ قدرت نے یہ موقع آپ کو اور آپ کے خاندان کو دیا ہے۔ خدارا جائیے اور کھلی بانہوں سے امجد خان کا استقبال کیجئے، اسے گلے لگائیے، اسی میں ہم سب کی بھلائی بھی ہے اور آپ لوگوں کی عظمت بھی۔

کسی زمانے میں ڈاکٹر شیر افگن اور انعام اللہ خان کے درمیان بڑے اچھے مراسم ہوا کرتے تھے۔ مجھے وہ زمانہ یاد ہے جب انعام اللہ خان ایم پی اے کے امیدوار تھے اور ڈاکٹر شیر افگن ایم این اے کے امیدوار تھے اور ہم لوگ جو ڈاکٹر شیر افگن کی انتخابی مہم چلا رہے ہوتے ہیں، ہم میں سے پچاس فیصد ساتھ ساتھ انعام اللہ خان کی کمپین بھی کرتے رہتے تھے اور ڈاکٹر صاحب ہمیشہ ہمیں یہی کہتے تھے کہ میری اپنی سیاسی مصلحتیں ہیں مگر میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انعام اللہ خان کو کامیاب کرے۔ وہ نوجوان آدمی ہیں انہیں آگے آنا چاہئے۔ میری ان باتوں کے بہت سے گواہ آپ کو وتہ خیل قبیلے میں مل سکتے ہیں۔ یہ باتیں خود انعام اللہ خان کو بھی معلوم ہیں۔ جہاں تک بات ہے عائلہ ملک کی تو اس کی وساطت سے پورا کالاباغ گروپ میانوالی کی سیاست میں تحریک انصاف کا ساتھ دے سکتا ہے اور دے رہا ہے اور میانوالی جہان پٹھان اور نان پٹھان کی ایک خاموش تحریک بھی گلیوں میں رواں دواں ہے، وہ تحریک انصاف میں صرف عائلہ ملک کے ہونے کی وجہ سے پتھرا چکی ہے۔ وہ خاتون آپ کی کمزوری نہیں آپ کی طاقت ہے اپنی طاقت کو ضائع مت کیجئے، ایسے موقع بار بار نہیں آتے۔

311 — تبدیلی کی بشارتیں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-311 | ↑ فہرست

تبدیلی کی بشارتیں

====================

تبدیلی کی بشارتیں

یہ کتنی عجیب و غریب صحافت ہے کہ جس جلسے میں دو لاکھ کرسیاں لگائی گئیں اور جہاں ہر پانچ میں سے ایک آدمی کو کرسی نصیب ہوئی وہاں رپوٹنگ یہ کی گئی کہ جلسے میں ستر ہزار سے لے کر ایک لاکھ تک لوگ تھے اورجنرل پرویز مشرف کے استقبال میں آنے والے دو چار ہزار لوگوں کو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر قرار دیا گیا۔ایک تجزیہ نگار نے تو یہاں تک فرمادیاکہ” جلسے میں کچھ لوگ جمع ہو گئے تھے مگرعمران خان کو ووٹ کسی نے نہیں دینا “۔ایسے تجزیوں پر قربان ہونے کو جی چاہتاہے ۔

ہم کو معلوم ہے ”جلسے“ کی حقیقت لیکن

دل کے بہلانے کوغالب یہ خیال اچھا ہے

میں انہیں کیا کہوں ۔کیسے سمجھاؤں کہ دہشت گردی کے اس موسم میں کسی جلسے میں جانے والے سر پر کفن باندھ کر گھروں سے نکلتے ہیں اور عمران خان کیلئے ایسے موسم میں گھروں سے نکلنے والے ۔یہ کیسے ممکن ہے کہ انہیں ووٹ نہیں دیں گے ۔عمران خان کے گذشتہ جلسے پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس جلسہ کے پیچھے آئی ایس آئی کے چیف تھے ۔اب پھر وہی الزام دھرایا جا رہا ہے۔نون لیگ کے شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ” طاہر القادری اور عمران خان کے جلسے کامیاب کرانے والوں کو ہم جانتے ہیں“ ۔میری سمجھ میں یہ بات نہیں آرہی کہ فوج،جس نے پچھلے پانچ سال کے دوران ہر مشکل ترین موقع پر بھی صبر سے کام لیااس پر اس وقت یہ الزام کہ وہ عمران خان کے جلسے کامیاب کراتی پھر رہی ہے بہت افسوس ناک ہے ۔

ہیں کواکب کچھ ،نظر آتے ہیں کچھ

دیتے ہیں دھوکہ ۔۔یہ بازی گر کھلا

اقتدار کی بھی کیسی مجبوری ہے نواز شریف، پرویز مشرف کی آمدپر ان کے خلاف کچھ اور تو کجا تقریر بھی نہیں کر سکے۔عمران خان کے جلسے کے بعداور پرویز مشرف کے آنے کے بعد تواس بات کا خطرہ اور بڑھ گیا ہے کہ کہیں یہ انتخابات ملتوی نہ ہو جائیں کیونکہ نواز شریف ذہنی طور پر شکست تسلیم کر چکے ہیں ۔ ان کے اس بیان سے اس بات کا واضح اظہار ہورہا ہے کہ مجھے وزیر اعظم بننے کا شوق نہیں میں پاکستان کی بہتری کیلئے کسی کے پیچھے اورکسی کے ساتھ بھی چلنے کو تیار ہوں۔پیپلز پارٹی کوعلم ہے کہ گذشتہ پانچ سال میں انہوں نے جو کچھ کیا ہے اس کے بعد عوام انہیں ووٹ دینے سے رہی۔سو خطرہ ہے کہ جیسے جیسے الیکشن قریب آئیں گے دونوں پارٹیاں مایوسی کے عالم میں کسی تیسرے راستے کی طرف دیکھنے نہ لگ جائیں اور جتنی جنگ نگران وزیراعظم بنانے پر ہوئی اس سے بھی لگتا ہے کہ یہ چالیس پچاس دنوں کا وزیر اعظم نہیں۔

ڈرا ہوا ہوں میں ان کے مزاج سے منصور

جو ان کی ہو نہ سکے شے ، یہ توڑ دیتے ہیں

نون لیگ نے جماعت اسلامی کو اتحاد کا عندیہ دیا تھامگر اس جلسے کے بعد جماعت اسلامی نے نون لیگ کی آفرکو ٹھکرا کرتحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کر لیا ہے۔یہ بات بھی نون لیگ کیلئے خاصی پریشان کن ہے۔ماضی میں جماعت اسلامی نے زیادہ تر نون لیگ کا ہی ساتھ دیا ہے گذشتہ انتخابات میں جماعت اسلامی کے بائیکاٹ سے بھی نون لیگ کو فائدہ ملا تھا۔پنجاب میں تقریباً ایم این اے کی ہر سیٹ پر جماعتِ اسلامی کے پاس دس ہزار سے زائد ایسے ووٹ موجود ہیں جنہیں کوئی خرید نہیں سکتایعنی پنجاب میں تحریکِ انصاف کے ہر امیدوار کو دس ہزارکے قریب اضافی ووٹ مل گئے۔پھرنون لیگ کامضبوط قلعہ جسے لاہور کہتے ہیں۔وہاں جماعت ِ اسلامی کابھی خاصا ووٹ ہے۔یعنی لاہور میں تحریک انصاف جماعت اسلامی کی مدد سے نون لیگ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے ۔صوبہ پختون خواہ اور کراچی میں بھی جماعت اسلامی کا ووٹ بنک موجود ہے۔اگرچہ شاہ محمود قریشی اور کچھ اور احباب جماعتِ اسلامی کے ساتھ اتحاد کے حق میں نہیں تھے مگر سچ یہی کہ عمران خان کا یہ فیصلہ تحریکِ انصاف کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔اس وقت پاکستان میں دینی سیاست کا دوسرا بڑاگروپ ڈاکٹر طاہر القادری کا ہے اورڈاکٹر طاہر القادری کے ماننے والے لوگ پہلے ہی دل و جان سے عمران خان کے ساتھ ہیں ۔مجھے یقین ہے کہ بہت جلدڈاکٹر طاہر القادری انتخابات سے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے کر عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیں گے۔انہوں نے جلسے کی کامیابی پر باقاعدہ عمران خان کو فون کیاہے اور مبارک باددی ہے۔

نون لیگ کے ترجمان نے کھل کر اس بات اظہار کیا ہے کہ عمران خان نوجوانوں کے کندھوں پر سوار ہو کر وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں ۔نون لیگ کو اس بات کا احساس بہت پہلے ہو گیا تھا اسی لئے تو شہباز شریف نے نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی سکیم شروع کی کہ پنجاب حکومت کے خرچے پر نوجوانوں کے دل جیتے جائیں مگرلیپ ٹاٹ لینے والے نوجوان نون لیگ کے حق میں نہیں ہو سکے انہیں معلوم ہو چکا ہے کہ وہ کون لوگ ہیں جو ان کے خاندانوں کو اس مقام تک لے آئے ہیں وہ انہیں خود لیپ ٹاپ نہیں لے کر دے سکتے ۔اور یہ لوگ ہماری رقم سے ہمیں لیپ ٹاپ دے کرچاہتے ہیں کہ ہم ان کے حق میں ہوجائیں جنہوں نے ہمیں غربت دی ہے ۔ ہمارے بڑوں سے روزگار چھین لیا ہے ہمارے ملک کوتباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔اگرچہ نواز شریف نے مانسہرہ سے اپنے جلسوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور کامیاب جلسہ کیا ہے مگر نواز شریف کے جلسوں کی کامیابی کے پیچھے ان کی روایتی سیاست کار فرما ہے جہاں جلسے میں شریک ہونے والے اپنے چوہدریوں ،ملکوں سرداروں اور وڈیروں کے کہنے پر شامل ہوتے ہیں ۔اور ان میں سے اکثریت میں ووٹ بھی انہی کے کہنے پر دینے والے ہوتے ہیں ۔مگر سر پھرے نوجوان اس مرتبہ اس روایتی سیاست کے خاتمہ پر پوری طرح کمر بستہ ہیں ۔یقینا یہ انتخابات تبدیلی کی بشارتیں اپنے دامن میں بھر لائے ہیں ۔

312 — جلسہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-312 | ↑ فہرست

جلسہ

====================

جلسہ

مینار پاکستان کو جانے والے تمام راستے کنٹینرز اور خار دار تاروں سے بند کر دئیے گئے۔ٹیلی ویژن چینلزکو مسلسل لائیو کوریج سے روک دیا گیا۔لاہور میں چلنے والی سرکاری بس سروس بند کر دی گئی۔اس کے باوجود مختلف گلیوں اور راستوں سے کئی کئی میل پیدل چل کرلاکھوں لوگ مینار پاکستان تک پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹس کو، برقرار رکھنے والی قوتوں کی تمام تر پلاننگ دھری کی دھری رہ گئی ہے ۔انہیں نظر آر ہاہے کہ عمران خان کا” طوفان“ سچ مچ سب کچھ بہا کر لے جائے گا۔منافقت اور مفادپرستی کی سب دیواریں تہس نہس کر دے گا۔ظلم اور کرپشن کی مضبوط اور بلند وبالا عمارتیں ہوا کے بگولے میں اڑ جائیں گی۔آج اس طوفان کا پہلا دن ہے ۔صاف شفا ف دکھائی دے رہا ہے کہ تبدیلی کی رت آچکی ہے سبز رتوں کے ہونٹوں پر مسکراہٹ آنے والی ہے۔روشنیوں سے بھر پور جہان آنے والا ہے، خزاں رسیدہ طاقتیں،اب اس بہار کو نہیں روک سکتیں۔لوگ نون لیگ پیپلز پارٹی دونوں سے مکمل طور پر مایوس ہوچکے ہیں۔ اب ظلمت ِ شب کے رکھوالوں کے پاس ایک ہی راستہ رہ گیا ہے کہ انتخابات کسی طرح ملتوی کرا دئیے جائیں۔

میانوالی کی مٹی کا یہ سپوت اس وقت پورے پاکستان کی آنکھوں میں امید کا واحد روشن چراغ بن چکا ہے ۔مختلف سیاسی پارٹیاں سب سے زیادہ عمران خان کے خلاف میانوالی میں متحرک ہیں کہ جس مٹی میں اس کی جڑیں ہیں، انہیں کمزور کیا جائے مگروہ لوگ نہیں جانتے کہ عمران کی جڑیں اتنی کمزور نہیں۔ کچھ لوگ حفیظ اللہ خان کے کالم پڑھ کر بہت خوش ہوئے کہ چلوان کے گھر میں اختلاف پیدا ہوگیاہے مگر میں میانوالی کے ایک فرد کی حیثیت سے یہ جانتا ہوں کہ وہ اختلاف باعثِ زحمت نہیں باعثِ رحمت ہے۔میانوالی میں دو ایم این اے اور چار ایم پی اے کی نشستیں ہیں اورتحریکِ انصاف یقینا چھ کی چھ نشستوں پر کامیاب ہوگی۔ ثبوت کیلئے یہی کافی ہے کہ میانوالی میں سیاست چاربڑے دھڑوں میں تقسیم ہے ۔ایک کالاباغ والوں کا گروپ ہے جس کی نمائندگی اس وقت عائلہ ملک کررہی ہیں ۔ دوسرا گروپ خود عمران خان کا ہے جس کی میانوالی میں نمائندگی اس وقت انعام اللہ خان کر رہے ہیں ۔تیسرا گروپ ڈاکٹر شیر افگن خان کا ہے جن کی نمائندگی ان کابیٹا امجد خان کر رہا ہے،اور اس نے بھی تحریک ِ انصاف میں شمولیت کے لئے رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے۔ چوتھا گروپ روکھڑی کا ہے، وہ نون لیگ کے ساتھ ہے۔مگر ان کے مقابلے جب تینوں بڑے گروپ ایک ہوچکے ہیں تو ان کی حیثیت ختم ہو کر رہ گئی ہے۔سنا ہے انہوں نے پیغام بھجوایا ہے کہ ہمیں تحریک انصاف کی طرف سے ایم این اے کا صرف ایک ٹکٹ دے دیاجائے توہم بھی تحریک انصاف شامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔

23مارچ کے عظیم الشان جلسہ کے بعد وہ لوگ جو کسی شش و پنج میں مبتلا ہوکر انتظار میں تھے، انہوں نے اپنی کوششیں تیز تر کر دینی ہیں کہ کسی طرح ہمیں تحریک انصاف کاٹکٹ مل جائے ۔ایک دوست جو میری وساطت سے ٹکٹ کی کوشش کر رہا تھااورپچھلے دنوں کچھ ٹھنڈا پڑ گیاتھا۔ اب پھر مجھ سے رابطے میں ہے کہ ” جو بھی صورت نکالو مجھے ہر حال میں تحریک انصاف کا ٹکٹ چاہئے“۔ویسے سب کو معلوم ہے کہ اس ”سونامی“ کا رستہ کون روک سکتاہے۔جس نے آنے سے پہلے ہی ان لیگ کے ساحلوں پر دراڑیں ڈال دی ہیں۔ اس کا اندازہ ایک آدھ دن میں ہو جائے گا۔جلسے سے خوف زدہ لوگوں میں ہمت ہے تو آئیں اور مینارِ پاکستان کے سائے میں اس سے زیادہ عظیم الشان جلسہ کریںآ ج تک یہ جو پولیس اور پٹواریوں کی مدد سے جلسے کرتے رہے ہیں۔خودان کے سامنے بھی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

نئے پاکستان کی تشکیل کا آغاز بھی وہیں، ہوا ہے جہاں سے پاکستان کی تشکیل کا آغاز ہوا تھا۔نیا پاکستان ہی مفلوک الحال پاکستان کو ترقی کی شاہراہ ڈال سکتا ہے۔ یہی راستہ ہے غریبوں اور مزدوروں کو سکھ کی منزل کی طرف لے جا سکتا ہے ۔ یہی انصاف کی تحریک اس ملک کو دنیا میں عز ت و قار عطا کر سکتی ہے ۔اور لوگو ں کو اس بات کی سمجھ آچکی ہے ۔ لاہور شہر جسے کچھ لوگ اپنے باپ دادا کی جاگیر سمجھتے تھے ۔انہوں نے دیکھ لیا ہے کہ اب لاہور ان کا نہیں رہا۔ عمران خان کا ہوچکا ہے۔تبدیلی شروع ہوچکی ہے ۔ نئے دور کا آغاز ہونے والا ہے ۔صبح قریب ہے ۔لٹیروں اور وڈیروں سے چھٹکارا ملنے والا ہے ۔

میں کالم کا اختتام عمران خان کے ان جملوں پر کرتا ہوں ”تبدیلی آگئی ہے ۔ اب پاکستان کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے۔آؤ اور میرے ساتھ مل کر ایک پاکستان تخلیق کرو۔

313 — میرا آخری ہیرو

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-313 | ↑ فہرست

میرا آخری ہیرو

====================

میرا آخری ہیرو

واقعی کچھ لوگوں کو عزت راس نہیں آتی۔میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ڈاکٹر قدیر خان کا احترام کروں مگر انہوں نے ہمیشہ ایسی کوئی نہ کوئی بات ضرور کہی کہ دل پھراس وسوسے میں پڑ جانے لگتا ہے کہ کہیں ان کے متعلق ڈاکٹر مبارک ثمر مند نے ٹھیک ہی تو نہیں کہا تھاکہ ایٹم بم بنانے میں ڈاکٹر قدیر خان کے کردارکی کوئی اہمیت نہیں ۔سابق صدر پرویز مشرف کے بھی ان کے بارے میں اچھے خیالات نہیں تھے اور بھی بہت سے احباب بہت سی باتیں کرتے ہیں مگر قحط الرجال کی ماری ہوئی پاکستانی قوم کیلئے یہ ہیرو بھی غنیمت ہے ۔

ڈاکٹر قدیر خان نے ایک کالم لکھا تھا ”آئے بھی وہ گئے بھی وہ “اس کالم میں انہوں نے کچھ ایسے ڈائیلاگ بھی ڈاکٹر طاہر القادری کے متعلق لکھے تھے جو انہیں زیب نہیں دیتے تھے۔انہوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کوہٹلر ، مسولینی ،جمال الناصر،قذافی،یاسر عرفات اور صدام حسین سے بھی تشبیہ دی تھی ۔مجھے اس تشبیہ کی اتنی تکلیف نہیں ہوئی تھی جنتی تکلیف اس بات کی ہوئی کہ ڈاکٹر قدیر خان نے جمال الناصر، قذافی،یاسر عرفات اور صدام حسین کو ہٹلر اور مسولینی کے ساتھ جا ملایا ۔بہر حال وہ جو بھی ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف لکھ سکتے تھے انہوں نے لکھا حتی کہ انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کو ریاکار بھی قراردے دیا ۔پتہ نہیں ڈاکٹر قدیر خان کو ڈاکٹر طاہر القادری کی کونسی ایسی ریا کاری دکھائی دی ہے ۔جو انہیں نواز شریف اور شہباز شریف میں نہیں دکھائی دیتی ۔میں مسلسل یہی سوچے جا رہا ہوں کہ ڈاکٹر قدیر خان نے ڈاکٹر طاہر القادری پر یہ الزام کیوں لگایا ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے جو پروگرام پیش کیاہے اس سے تو کسی کو بھی انکار نہیں ہو سکتا۔کون کہہ سکتا ہے کہ چوروں، لٹیروں کو الیکشن لڑنے کی آزادی ہو ۔جھوٹ بولنے والے اور دھوکہ دینے والے کے کون حق ہو سکتا ہے اور یہی کچھ ڈاکٹر طاہر القادری کہہ رہے ہیں ۔کوئی ان کے طریقہ کار سے اتفاق کرے یا نہ کرے مگر وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں اسے تو کوئی صحیح الدماغ پاکستانی غلط کہہ ہی نہیں سکتااور نہ ہی کسی نے کہنے کی کوشش کی ہے ۔ڈاکٹر قدیر خان اپنے اس کالم میں ڈاکٹر طاہر القادری کی وجہ سے دہری شہریت والوں پر بھی خاصے برسے ،انہوں نے لکھا کہ ”دہری شہریت صرف آسانی سے آنے جانے ،رہنے اور جائیداد وغیرہ خریدنے کی اجازت تک محدود ہے “یعنی ڈاکٹر قدیر خان دہری شہریت والوں کے ووٹ کو بھی تسلیم نہیں کرتے۔

گذشتہ روز ڈاکٹر قدیر خان نے پھر ایک کالم لکھا ہے جس کا عنوان تھا ”بس ہوچکی نماز مصلی اٹھائیے“اس کالم میں وہ تحریر فرماتے ہیں۔کہاوت ہے گیڈر کی جب موت آتی ہے تووہ شہر کی جانب بھاگتا ہے یہی حال ڈاکٹر طاہر القادری کا ہے “گیڈر کون ہے ۔یہ بات تو دنیا جانتی ہے ۔سابق صدر پرویز مشرف کے سامنے افتخار محمد چوہدری نے گیڈر بننے سے انکار کردیا تھاتو پوری قوم نے ان کا ساتھ دیاتھا۔ کاش اس وقت ڈاکٹر قدیر خان بھی ہمت کرتے اور پھر دیکھتے کہ لوگ ان کا کیسے ساتھ دیتے ہیں مگر افسوس انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کے کہنے پر وہ کاغذ ٹیلی ویژن پر آکر پڑھ دیاجو کسی بھی ہیرو کو زیرو بنا سکتا تھا۔

مجھے یاد آرہا ہے دوہزار آٹھ میں جب میں نے کچھ عرصہ کیلئے بنی گالہ میں قیام کیاتھاتو وہاں کی اکلوتی مسجدعمر فاروق میں ایک بار جمعہ کی نماز پڑھنے گیانماز کے بعد امام صاحب نے جو دعا منگوائی اس دعا کا زیادہ حصہ طالبان کیلئے تھا۔یہ بات میرے لئے عجیب تھی میں نے اپنے ایک ہمسائے سے کہاکہ” تم لوگوں نے یہ کیسا دہشت گرد مولوی رکھا ہوا ہے۔مجھے شک ہے کہ اس نے طالبان کو پناہ بھی دی ہوئی ہوگی“ تو اس نے کہا ”یہ مسجد ڈاکٹر قدیر خان نے بنوائی تھی یہ مولوی صاحب بھی انہی کے چہیتے ہیں ۔انہیں کوئی بدل نہیں سکتا یہ ڈاکٹر قدیر خان کی مرضی سے طالبان کے حق میں دعا منگواتے ہیں ۔“میں بے یقینی سے بولاکہ ”وہ تو خود نظر بند ہیں “میرا ہمسایہ ہنس کر کہنے لگا ”اس کے باوجود بھی وہ ڈاکٹر قدیر خان ہیں ۔ یقینا ڈاکٹر قدیر خان کو ڈاکٹر طاہر القادری اس لئے بھی برے لگتے ہونگے کہ وہ طالبان کے حق میں نہیں بلکہ انہوں نے دہشت گردی کیخلاف بہت بھرپور اور منظم کام کیا۔یقینا بروز محشر اللہ تعالی انہیں اس عظیم کارخیر کا اجر عطا فرمائیں گے۔کیونکہ انسانی تاریخ میں اسلام کے نام پر اس سے برا داغ اور کوئی نہیں لگایا گیاجس میں اسلام کے نام پربے قصوروں اور بے گناہوں کا قتل عام کیا گیا۔

ڈاکٹر قدیر خان نے اپنے کالم میں پیپلز پارٹی پربھی بھرپور تنقید کی اور دبے لفظوں میں نون لیگ کیلئے کلمہ ء خیربھی کہا کہ نون لیگ نے ڈاکٹر طاہر القادری کو گھاس نہیں ڈالی۔ لگتا ہے نون لیگ سے ابھی تک ڈاکٹر قدیر خان پوری طرح مایوس نہیں ہوئے ۔حالانکہ نون لیگ نے ڈاکٹر قدیر خان کو جس طرح اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا اور پھر انہیں طاق میں رکھ کر بھول گئی وہ بات ڈاکٹر قدیر خان کیلئے قابل برداشت نہیں سمجھی جارہی تھی۔ اتنی زیادتی تو سابق صدر پرویز مشرف نے بھی ان کے ساتھ نہیں کی تھی۔ممکن ہے پھرکسی نون لیگ یئے نے کہہ دیا ہو کہ اب اگر نون لیگ کی حکومت آئی تو ہم آپ کو ضرور پاکستان کا صدر بنائیں گے ۔ویسے پچھلے دنوں ڈاکٹر قدیر خان نے اپنی ایک پارٹی بنانے کا ارادہ کیا تھالیکن کچھ دوستوں نے اس امید پر اس پارٹی کو ایک غیر سیاسی پارٹی میں بدلوا دیا کہ آپ سیاست میں نہ آئیں ہم آپ کودوسال کے لئے نگران وزیر اعظم بنوادیں گے ۔

314 — دو آدھے پاکستانیوں کا مکالمہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-314 | ↑ فہرست

دو آدھے پاکستانیوں کا مکالمہ

====================

دو آدھے پاکستانیوں کا مکالمہ

”تمہیں سنائی نہیں دے رہا وہ ڈاکٹر طاہر القادری الیکشن کمیشن کے جاری کردہ کاغذاتِ نامزدگی کا فارم پڑھ کر سنا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ فارم عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا مسودہ ہے اور کچھ نہیں۔ اس فارم کے تحت چوروں اور لٹیروں کو صرف اتنی تکلیف دی گئی ہے کہ وہ کسی انکم ٹیکس آفیسر یا اسسٹنٹ کمشنر سے جا کر اسٹے لے لیں کہ مجھ سے ٹیکس والے غلط ٹیکس مانگتے ہیں، واپڈا یا گیس والے غلط بل مانگتے ہیں، مجھے اسٹے دے دیجئے اور یہ اسٹے لینا ہر مقدمہ دائر کرنے والے کا حق ہوتا ہے۔ یوں اسٹے مل جانے کے بعد کسی پر بھی الیکشن لڑنے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ تم مانو یا مانو، اصل میں الیکشن کمیشن، یہ حکومت، یہ اپوزیشن تمام آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ یہ تمام اختلاف، یہ شور و غوغا دراصل عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے ہے۔

اس طرف دیکھو۔کیا تمہیں نہیں نظر آرہا ۔ یہ منظر کہیں کا نہیں لاہور کا ہے۔ اس شہر کا ہے جسے شریف خاندان اپنی راجدھانی سمجھتا ہے۔ وہیں جلی ہوئی بستی کی راکھ پر بین کرتی ہوئی عورتیں اور سوختہ اشیاء میں اپنے جلے ہوئے کھلونے تلاش کرتے بچے جھولیاں اٹھا اٹھا کربددعائیں دے رہے ہیں،کیا یہ بددعائیںآ سمان تک نہیں پہنچیں گی۔ کیا گوجرہ میں جو کچھ ہوا تھا کیا وہ خدا نے نہیں دیکھا تھا۔ صرف لال مسجد میں گرنے والا لہو انسانی نہیں تھا گوجرہ میں جلی ہوئی لاشیں بھی آدمیوں کی تھیں۔ کیا اب بھی تمہارا یہی خیال ہے کہ جانے والے یہی ظالم حاکم پھر واپس ا ٓجائیں گے۔ میں یہ تسلیم نہیں کر سکتا کہ پوری پاکستانی قوم کا ضمیر سو چکا ہے۔یہ دیکھو یہ وہ خط ہے جو حکومت پاکستان نے سوئس حکومت کو صدر زرداری کے مقدمات دوبارہ کھولنے کیلئے لکھا تھا۔ اسے غور سے پڑھو اس میں یہی لکھا ہوا ہے ناکہ یہ خط سپریم کورٹ کے کہنے پر لکھا جا رہا ہے کہ صدر زرداری کے خلاف مقدمات دوبارہ کھولے جائیں مگر پاکستان کے آئین کے تحت انہیں استثنیٰ حاصل ہے۔ اس کا صاف مفہوم یہی نہیں کہ مقدمات نہ کھولے جائیں، یہ مقدمات پاکستانی آئین کے مطابق نہیں کھولے جا سکتے اور اس خط کا لفظ لفظ سپریم کورٹ کے جج صاحبان کا اپروڈ کیا ہوا ہے۔

یہ وہ فیصلہ ہے جو سپریم کورٹ نے اصغر خان کے کیس میں سنایا تھا ۔اس فیصلے کے تحت ایف آئی اے نے نواز شریف اور بہت سی دوسری اہم ترین سیاسی شخصیات سے ایجنسیوں کی طرف سے دی گئی رقم واپس لینی تھی اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنی تھی۔ اس فیصلے کو آئے ہوئے کتنے ماہ ہو گئے ہیں کہ کیا کوئی عملدرآمد ہوا،کیوں نہیں ہوا صرف اس لئے کہ اندر سے صدر زرداری اور نوازشریف ایک ہیں۔ ابھی جو اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کے ایم پی ایز علامتی بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔ یہ بتاؤ کیا وہ یہ ہڑتال سپریم کورٹ کے خلاف کر رہے ہیں کہ اس نے ان کی حکومت سے اس فیصلے پر عملدرآمد کیوں نہیں کرایا یا اپنے لیڈر صدر زرداری کے خلاف کر رہے ہیں کہ انہوں نے عملدرآمد کیوں نہیں ہونے دیا۔ یہ پڑھو کیا کہہ رہے ہیں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان والے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے 4 سالہ دور حکومت میں پاکستان کو 8500/ارب روپے (8.5کھرب روپے یا 94/ارب امریکی ڈالرز) کی کرپشن ہوئی۔ یہ بھی پڑھ لو ۔چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے روزانہ سات ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف کیا اور پھر اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں سے65فیصد کرپشن پنجاب میں ہو رہی ہے یعنی پنجاب میں روزانہ تقریباً چار پانچ ارب روپے کی کرپشن جاری ہے۔

یہ کالم پڑھا ہے تم نے۔ ذرا فہرست دیکھو اس فہرست کے مطابق پرویز مشرف کا کونسا ساتھی ایسا رہ گیا ہے جسے نواز شریف نے نون لیگ میں شامل نہیں کیااب بھی تمہارا خیال ہے کہ ان حکمرانوں کے پاس کوئی اخلاقی اقدار ہیں، کیا اب بھی تم یہی سمجھتے ہو کہ اگر جمہوریت کے نام پر یہی حکمران پھر واپس آرہے ہیں تو یہ ان کا حق ہے،انہیں آنا چاہئے“۔”ہاں منصور بھائی میرا پھر بھی یہی خیال ہے کیونکہ انہیں روکنے کیلئے ہمارے پاس صرف ایک راستہ ہے اور وہ غیرآئینی ہے،میں اس کے حق میں کبھی بھی نہیں ہو سکتا، چاہے یہ لٹیرے سارے ملک کو ہی لوٹ کر کیوں نہ لے جائیں۔ میں کسی صورت مارشل لاء کے حق میں نہیں ہو سکتا۔ چاہے یہ برے ہیں، چور ہیں، ڈاکو ہیں، لٹیرے ہیں، حکومت کرنا انہی کا حق ہے عوام نے انہی ووٹ دیئے ہیں پھر اگر عوام انہیں ووٹ دیں گے تو میں ان کا ساتھ دوں گا“۔

”احسان شاہد بھائی، مجھے بہت افسوس ہوا تمہارے خیال پر۔کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ میں ملک میں مارشل لاء لانے کی بات کر رہا ہوں، میں ایسی سوچ پر بھی لعنت بھیجتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ فوج کے موجودہ سربراہان بھی یہی سمجھتے ہیں کہ جن جنرلوں نے ماضی میں جمہوریت کے خلاف بغاوتیں کیں وہ درست نہیں تھیں، وہ غلط اقدام تھے۔ہر ادارے میں سب لوگ ایک جیسے نہیں ہوتے۔ مجھے تمہاری اس سوچ پر بھی افسوس ہے کہ ان لٹیروں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ہمارے پاس مارشل لاء کے سوا اور کوئی راستہ نہیں۔ احسان شاہد بھائی یہ تمام لٹیرے تو ہیں ہی مارشل لاؤں کی پیداوار۔ میں تو اتنا جانتا ہوں کہ عوامی طاقت کے سامنے کوئی حکمران،کوئی جنرل، کوئی زرداری،کوئی نوازشریف کچھ بھی نہیں ہے“۔”منصور آفاق یہاں برطانیہ میں بیٹھ کر ایسی باتیں آسان ہیں مگر غربت سے مارے ہوئے، لوڈشیڈنگ کے اندھیروں میں کروٹیں بدلتے ہوئے عوام کے پاس تو دو وقت کی روٹی بھی نہیں ہے۔ اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے دن بھر مزدوری کرنے والی زندگی کے پاس اتنا وقت، اتنا دماغ نہیں کہ وہ اس نظام کے خلاف بغاوت کرے، ان چوروں اور لٹیروں کے گریبان میں ہاتھ ڈالے۔ بھوک کی ماری زندگی تو اس مقام پر ہے کہ جہاں ان کیلئے یہی بہت ہے کہ اس کے بچوں کو رات پیٹ بھرنے کیلئے چند ناپاک نوالے مل جائیں اور وہ لوگ جو سوچنے والے تھے، تبدیلی کے خواہشمند تھے ان کی اکثریت کو ان چوروں اور لٹیروں نے کرپٹ بنا دیا ہے وہ اپنے چھوٹے چھوٹے ذاتی مفاد پر ہر لمحہ ملک و قوم کا مفاد بیچنے پر تیار دکھائی دیتے ہیں“۔ ”میں یہ بات نہیں مانتا۔

پاکستان کے غیرت مند اور غیور عوام ہرگز کرپٹ نہیں یہ وہ قوم ہے جو ملک کیلئے دو وقت کی روٹی کجا جان بھی قربان سکتی ہے ۔یہ ضرور تبدیلی لائے گی، یہ ضرور ان لٹیروں اور چوروں سے اس ملک کو نجات دلائے گی۔ میں ایک عوامی بغاوت کو کروٹیں لیتے ہوئے دیکھ رہا ہوں“۔ (یہ مکالمہ گزشتہ رات لندن میں احسان شاہد سے ہواجو برطانوی ہونے کے باوجود بہت سرگرم پاکستانی ہیں)۔

315 — عمران خان کا 23مارچ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-315 | ↑ فہرست

عمران خان کا 23مارچ

====================

عمران خان کا 23مارچ

اگرچہ عمران خان کا جلسہ پشاور میں ہوا ہے مگر پریشانی لاہور میں نواز شریف کو ہوئی ہے۔ اس جلسے میں عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ جن سیاست دانوں نے انتخابات میں ایجنسیوں سے پیسے لئے ان پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی لگائی جائے مگر یہ بات نواز شریف کے لئے پریشان کن نہیں تھی، ان کی پریشانی کی وجہ اس جلسے میں لوگوں کی تعداد تھی۔ ان کے ماتھے پر بل اس لئے آئے کہ وہ جلسہ ان کی توقع سے کئی گنا بڑا تھا۔یقینا یہ نیند اڑانے والی بات ہے۔ اس بات نے دماغ کے اندر23 مارچ سے شروع ہونے والے سونامی کی آمد کے سگنل کو جلنے بجھنے پر مجبور کر دیا۔وہ لوگ جو سوچ رہے تھے کہ عمران خان کے سونامی کو عوام کا سمندر نگل گیا ہے۔اب انہیں سونے کی مچھلیوں کے شکار سے کوئی نہیں روک سکتا۔ان بیچاروں کیلئے واقعی یہ بہت بری خبر تھی دراصل عمران خان کی حکمت عملی ان کی سمجھ میں ہی نہیں آئی تھی۔ انہوں نے اس بات پر غور ہی نہیں کیا کہ یہ اچانک عمران خان نے اپنی انتخابی مہم کو سست رفتارکیوں کر دیا ہے۔ حتیٰ کہ وہ ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے میں بھی شامل نہیں ہوئے۔ میری اطلاع کے مطابق اس تمام تر سست روی کے پیچھے دو باتیں تھیں۔ایک تو یہ کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے وہ لوگ جو عمران خان کی عوام میں مقبولیت کو کیش کرنے کے لئے تحریکِ انصاف میں شامل ہونا چاہتے ہیں ان کے بوجھ سے تحریک ِ انصاف کو کس طرح محفوظ رکھا جائے۔ مسئلہ یہ پیدا ہو گیا تھا کہ اگر کوئی موجودہ کرپٹ حکومتوں کا ایم این اے اپنے سیکڑوں ساتھیوں سمیت تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیتا تو لوگ سمجھتے کہ عمران خان بھی شریف، زرداری کی طرح اقتدار حاصل کرنے کیلئے تمام تر تگ و دو کر رہاہے، وہ بھی نظام میں تبدیلی نہیں چاہتا اور جب اُس ایم این اے کو انتخابات کے موقع پر تحریک انصاف سے پارٹی کا ٹکٹ نہ ملتا تو وہ اس وقت پارٹی چھوڑ کر یا اس میں رہ کر اسے زیادہ نقصان پہنچاتا۔

دوسری بات یہ تھی کہ اگر اس عوامی مہم کو اسی طرح برقرار رکھا جاتا تو الیکشن تک پہنچتے پہنچتے کارکن تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے اور میدان میں اترتے وقت وہ بھرپور انداز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ نہ کر سکتے۔ سو عمران خان نے جان بوجھ کر سونامی کو سلا دیا ۔اس سے عمران خان کو ایک فائدہ اور بھی ہوا کہ اسے انہیں اپنے حریفوں کی طاقت کا مکمل ادراک ہوگیا کہ وہ کہاں تک جا سکتے ہیں۔ ان کی انتخابی حکمت عملی کیا ہو سکتی ہے۔ لوگوں کو بے وقوف بنانے کیلئے موجودہ صاحبانِ اقتدار وعدوں کے کون کون سے اشتہارات شائع کرتے ہیں۔ کون کون سے دام بچھاتے ہیں۔ اب جب23 مارچ کے دن سونامی اپنی پہلی کروٹ لے گا تو اقتدار سے باہر آنے والی دونوں جماعتوں کے پاس اتنا وقت نہیں ہو گا کہ وہ اس سونامی کا کوئی توڑ نکال سکیں۔

کیا کہوں پشاور کے جلسے کے متعلق۔ اس جلسے نے شریف خاندان کو اتنا پریشان کیا کہ بادامی باغ میں کرسچین کی جلی ہوئی بستی میں حمزہ شریف رات ایک بجے پانچ پانچ لاکھ کے پچاس چیک لے کر پہنچ گئے خود شہباز شریف نے بھی وہاں متاثرین سے ملاقات کی اور ایک ہفتے کے اندر اندر جوف کالونی میں نئے گھروں کی تعمیر مکمل کرانے کا اعلان کیا۔ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ ایسی شاندار کارکردگی پر مجھے خانیوال کی بستی شانتی نگر یاد آگئی وہ بھی پنجاب میں ہی تھی اس جرم میں کسی مجرم کو سزا نہیں دی گئی اور جو رقم دی گئی وہ موجودہ رقم سے آدھی بھی نہیں تھی۔گوجرہ میں جن لوگوں نے چار کرسچین کو زندہ جلا دیا تھا وہ لوگ بھی پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں اور نون لیگ کے ہمدرد بھی ہیں۔یہ معترضہ باتیں تو یونہی درمیان میں آگئی ہیں۔ بات سونامی کی ہو رہی تھی۔ عمران خان نے اپنی سست رفتاری کے دورانیے سے ایک اور فائدہ بھی اٹھایا کہ اس عرصہ میں سونامی کی لہروں پر بھرپور کام کیا۔ پارٹی الیکشن کرائے، جس کے عجیب و غریب نتائج سامنے آئے۔ مختلف علاقوں میں بہت ہی غریب اور مزدور پارٹی ورکروں کو بڑے بڑے عہدے مل گئے، پہلی بار یہ بات سامنے آئی کہ تحریک انصاف صرف متوسط اور پڑھے لکھے لوگوں کی پارٹی ہی نہیں اس میں ملک کے مزدور اور غریب عوام بھی شامل ہو چکے ہیں۔

پیپلزپارٹی سے مایوس ہونے والے کہاں جاتے۔ شہباز شریف کے سوشلسٹ مزاج کو جان لینے والوں کے پاس اور کون سا راستہ رہ گیا تھا۔ گزشتہ پانچ سالوں میں جن لوگوں نے پاکستانی عوام سے لوڈشیڈنگ کے نام پر ہمیشہ کیلئے روشنی چرالی، سستی روٹی کے نام پر سوکھے ہوئے نوالے چھین لئے، دانش اسکولوں کے نام پر سیکڑوں پرائمری اسکول ویران کر دیئے۔ لیپ ٹاپس کے نام پر دو لاکھ گھروں میں لوگوں کے خرچے پر اپنے انتخابی اشتہار بھجوائے۔ کیا اب بھی غریب عوام انہی پارٹیوں میں شامل رہتے، لوگ سب کچھ جان چکے ہیں ۔وہ عقلمند جو صرف لاہور میں کھربوں روپے لگا کر یہ سوچ رہے ہیں کہ انہوں نے اپنی نشستیں محفوظ کر لی ہیں وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔ عوام کو علم ہو چکا ہے کہ وہ کون ہیں جنہوں نے ان سے روزگار چھین لیا ہے، وہ کون ہیں جنہوں نے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے ہیں، وہ کون ہیں جنہوں نے اپنی دولت کو دگنا اور تگنا کرنے کیلئے اتنی مہنگائی کر دی ہے کہ غریب باپ اپنے بچوں کو اپنے ساتھ بازار نہیں لے جا سکتے۔ وہ لوگ جنہوں نے ملک بھر کی دولت کا ارتکاز اپنے چند گھرانوں تک محدود کر لیا ہے وہ صرف سرکاری لیپ ٹاپس دے کر سوچتے ہیں کہ انہوں نے لوگوں کے ووٹ نہیں خرید سکتے تو یہ ان کی سادہ لوحی ہے۔ میڈیا کی آزادی نے سماج ہی بدل دیا ہے۔ مجھے لگتا ہے اس بات کا اندازہ انہیں23مارچ سے پہلے نہیں ہو سکتا۔

اور وہ اہل قلم، وہ کالم نگار، وہ صحافی، وہ اینکر پرسن، وہ ذرائع ابلاغ کے مالکان جو ظلم کے اس گرتی ہوئی دیوار کے آگے خوابوں کی فصیلیں تعمیر کر رہے ہیں انہیں بھی معلوم ہو جائے گا کہ بہت سا پانی پلوں کے نیچے سے گزر چکا ہے۔ صرف موڑتی ہوئی موجوں کی کاغذ پر تصویر بنا لینے سے دریا نہیں پلٹ سکتا۔ پاکستان کے عوام فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ ہر حال میں ان چوروں، لٹیروں اور وڈیروں سے نجات حاصل کر کے رہیں گے۔ نواز شریف چاہے تین نشستوں پر الیکشن لڑیں یا تیس نشستوں پر،کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔ بلاول بھٹو زرداری چاہے اپنے نام سے زرداری کا لفظ ہٹا کر صرف بلاول بھٹو ہی بن جائے عوام اب فریب میں آنے کو تیار نہیں۔ اسے معلوم ہے کہ بلاول بے نظیر بھٹو کا بیٹا ”تھا“ مگر اب زرداری کا بیٹا ”ہے“۔ یہ ماضی اور حال کا صیغہ اس کے کردار کو واضح کرنے کیلئے کافی ہے۔ایک اور بات جس کا شاید مکمل اندازہ ابھی تک اہل قتدار کو نہیں کہ وہ سونامی جس کی عمران خان بات کرتا ہے وہ سونامی صرف عمران خان کی وجہ سے نہیں آر ہا اس سونامی میں پیپلزپارٹی اور نون لیگ کی حکومتوں کا بہت زیادہ کردار ہے۔ انہوں نے پچھلے پانچ سالوں میں لوگوں کے ساتھ جو کچھ کیا ہے اسی کے سبب غریب عوام ہر چیزکو تہہ و بالا کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ عمران خان کو تو اللہ تعالیٰ نے صرف اس سونامی کی قیادت کا فریضہ سونپا ہے۔ سونامی کی زد میں صرف جاتی عمرہ سے نواب شاہ نہیں، کوئٹہ اور پشاور بھی ہیں جس کا اندازہ عمران خان کے پشاور کے جلسے سے لگایا جا سکتا ہے اور میں تصور کی آنکھ سے دیکھ رہا ہوں کہ دو ہزار تیرہ ان دونوں پارٹیوں کیلئے کسی آسیب سے کم ثابت ہونے والا نہیں۔ اسی سال ان دونوں پارٹیوں کو سہارا دینے والی ساری طاقتور ہوائیں ریٹائرڈ ہونے والی ہیں۔

316 — الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-316 | ↑ فہرست

الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے

====================

الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے

نون لیگ کی طرف سے غلطیوں پر غلطیاں جاری ہیں بلکہ غلطیوں کے پھاٹک کھلتے جارہے ہیں۔یقین کیجئے کہ نواز شریف اِ س وقت جس مقام ِ عبرت پر متمکن ہیں۔ اُس تک پہنچنے کےلئے انہوں نے خود بڑی تگ و دو کی ہے ۔وہ اپنےمشیروں اور وزیروں کے جلوس کےساتھ اِ س مقام تک آئے ہیں یعنی مشیروں اور وزیروں نے بھی کوئی کمی نہیں چھوڑی ۔جب پانامہ لیکس کاسرخ سرخ پینڈورا باکس کھلا تھاتواُسی وقت انہیں معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہئے تھا ۔وہ اگر ایسا کرتےتواس وقت جاتی امرا کے دروازے پر نیب کا نوٹس چسپاں نہ ہوتا ۔آج حلقہ ایک سو بیس میں جیت کے باوجود ان کا چہرہ ہارے ہوئے شخص جیسا نہ ہوتا ۔جب پہلا فیصلہ آیا تھا اور دو سینئر ترین جج صاحبان نےانہیں نااہل قرار دے دیا تھا تو اس وقت مٹھائیاں بانٹنے کی بجائے مستعفی ہوکر یا نئے انتخابات کا اعلان کر کے اپنی عزت بچا سکتے تھے۔پھر جب عدالت کی طرف سے نااہل قرار دے دئیے گئے تھے تو یہ نعرہ لگانے کی بجائے کہ ’’مجھے کیوں نکالا گیا‘‘ وہ چوہدری نثار علی خان کو وزیر اعظم بنا کر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی نیا این آر او حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے تھے مگر وقت کی سرگوشیاں ان کی سماعت میں سماہی نہیں سکی تھیں ۔شہباز شریف کو وزیر اعظم اورپارٹی کاصدر بنانے کےفیصلے پر بھی اگر عمل در آمد ہوجاتا تو بہت حد تک ممکن تھا کہ انہیں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی نہ گزارنی پڑتی ۔پاکستان کی حکومت کے اجلاس لندن میں نہ کرنے پڑتے ۔کہتے ہیں جب کسی کا ڈھلوان پر پائوںپڑ جاتا ہے تو پھر اسے نیچے کی طرف جانا ہوتا ہے۔ڈھلوان پرپانی اور پائوں نہیں رکا کرتے ۔

گزشتہ روز پھر ایک نئی غلطی کی گئی ۔ سینیٹ سے ایک بل منظور کرایا گیا جس کے تحت سزا یافتہ شخص سیاسی پارٹی کا صدر ہو سکتا ہے ۔یہ بل ایک دو روز میں قومی اسمبلی سے بھی پاس ہوجائے گا۔چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کمال ہوشیاری اور ہوشمندی کے ساتھ اس بل کے پاس ہونے میں اپنا کردار کیا ۔یقیناً رضا ربانی کے اس کارنامے میں مفاہمت کے شہنشاہ آصف علی زرداری کی آنکھ کا اشارہ بھی شامل ہوگا۔بے شک اس بل کو پاس کرانے کےلئے حکومت کو بڑی محنت کرنا پڑی۔سینیٹ میں ویسے بھی نون لیگ اپوزیشن میں ہے ۔پھر بیچارےسینیٹراسحاق ڈار کےلئے پاکستان آنا ممکن نہیں تھا۔وہ ووٹ بھی کم ہو چکا تھا۔ایسے میں بل پاس کرا لینا جان جوکھوں کا کام تھا۔امکان ہے کہ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹرسراج الحق کو راضی کیا گیا کہ اگر وہ بل کے حق میں ووٹ نہیں دے سکتے تو اتنا کریں کہ خلاف بھی ووٹ نہ دیں ۔ق لیگ کی سینیٹر روبینہ عرفان اور مشاہد حسین بھی شاید منیج کر لئے گئے ۔جمعیت علمائے اسلام کے عطاالرحمن اور اے این پی کے الیاس بلور سے بھی ممکنہ طور پرشاید یہی طے پایا کہ اگر وہ حق میں ووٹ نہیں دینا چاہتے تو پھر اجلاس میں آئیں ہی نہیں تاکہ خلاف ووٹ نہ دینا پڑے ۔تحریک انصاف کے کینتھ ویلیمز بھی کسی کے ہاتھوں مجبور ہوکرغیر حاضر ہو گئے۔ فاٹا کے سجاد طوری ، مومن آفریدی ، اورنگزیب خان ، ہلال الرحمان کوبھی ممکن ہے کہ سمجھا بجھا لیا گیا۔ایم کیو ایم کے سینیٹر فروغ نسیم نے بھی اِس مشکل وقت مخالفت میں ووٹ نہ ڈال کر نون لیگ کا ساتھ دیا۔پاکستانی حق سچ کے علمبرداروں کو مینج کرنا کوئی آسان کام تو نہیں تھا نا۔ اخلاقیات کا جنازہ نکالے والے بل کامسئلہ بڑا گمبھیر تھا۔یہ تو ممکن ہی نہیں تھا کہ یہ لوگ اس بل کے حق میں ووٹ دیتے ۔یہاں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا آئین میں کوئی غیر اخلاقی ترمیم ممکن ہے ۔میرے خیال میں ایسی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہے سو یہ ترمیم نہیں ہوسکتی ۔جھوٹ سچ ،جزا و سزا کی قدریں ہمارے آئین میں اساسی حیثیت رکھتی ہیں اور سپریم کورٹ صرف آئین پاکستان کی شارح ہی نہیں اُس کی محافظ بھی ہے ۔ مجھے لگ رہا ہے کہ نون لیگ کی حکومت قومی اسمبلی کو ہتھیار بنا کر سپریم کورٹ سے ٹکرانے کی کوشش کرنے جا رہی ہے ۔ یہ خدشہ خطرے کے نشان سے بڑھ چکا ہے کہ یہی صورت حال رہی تو کسی وقت بھی جمہوریت کی بساط لپیٹ بھی سکتی ہے ۔شطرنج کے مہرے پارلیمنٹ کی کھڑکی سے سڑک پر پھینکے جا سکتے ہیں۔

شہباز شریف آج پھر لندن چلے گئے ہیں انہوں نے جانے سے پہلےآرمی چیف سے بھی ٹیلی فون پر بات کی ہے ۔انہیں پھر لندن جاتے دیکھ کرنون لیگ کے کارکنوں میں امید کی ایک ہلکی سے کرن نمودار ہوئی ہے کہ شاید بھائی اب کےبھائی کو قائل کرلے۔چوہدری نثار علی خان ایک نئے این آر او کا ڈرافٹ تحریر کرنا شروع کردیں ۔مفاہمت کی کوئی نئی تصویر کینوس پر ابھر آئےمگر آسمانوں پر بیٹھے ہوئے فرشتوں کے خیال میں اب وقت گزر چکا ہے۔

اب کوئی نئی ترمیم ،کوئی نئی پرانی مفاہمت ، کوئی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم لندن کے ساتھ مبینہ خفیہ بات چیت ،کوئی دولت سے خریدی ہوئی شے ۔کوئی امریکہ سے آئی ہوئی کال ،کوئی قطری خط ، کوئی ترکی ٹوپی ،کنٹرول لائن پر فائر کرتی ہوئی کوئی بھارتی رائفل ۔کوئی بھی چیز ڈھلوان پرپھسلتے ہوئے پائوں کو روک نہیں سکتی۔ہاں اگر شہباز شریف آگے بڑ ھ کر نون لیگ کو زبردستی اپنے ہاتھ میں لے لیں فوری طور پراداروں سے ٹکرائو کی پالیسی ختم کردیں ۔ڈان لیکس پر قوم سے معافی مانگیں اور کسی امکانی نگراں حکومت کی حمایت کا اعلان کردیں تو ممکن ہے کہ باقر نجفی رپورٹ کی اشاعت کا فیصلہ کچھ عرصہ کےلئے پھرموخر ہوجائے ۔ابھی تک شہباز شریف کےلئے اسٹیبلشمنٹ کے دل میں ہمدردی کا جذبہ موجود ہے مگر لگ رہا ہے کہ وہ ایک بار پھر بھائی کا ساتھ دیں گےاور اسی کشتی میں سوار ہوجائیں گے جس میں ملاح خود مسلسل سوراخ کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ چلیں تسلیم کر لیتے ہیں کہ اِ س آئینی ترمیم کے بعد نواز شریف نون لیگ کے باقاعدہ صدر رہ سکیں گے لیکن کیا یہ صدارت ان کے اوپر لگے ہوئے کرپشن کے الزامات میں کوئی مدد گار ثابت ہو سکتی ہے ۔ صدر ہونے کی وجہ سے نیب کے فیصلے ان کے حق میں آ جانے شروع ہوجائیں گے ۔کیایہ صدارت ان کی مبینہ گرفتاری کی راہ میںرکاوٹ بن جائے گی ۔کیا اس صدارت کی وجہ سے جاتی امرا کے دروازے پرلگایا نیب کا نوٹس ہٹ جائے گا ۔جب ایسا کچھ نہیں ہوگا تو پھر ایسی غیر اخلاقی ترمیم کی ضرورت ہی کیا تھی ۔وہی بات کہ نون لیگ مسلسل غلطیوں کے پھاٹک کھولتی جارہی ہے ۔لگتا ہے کہ نواز شریف کو یہ بات سمجھانے والا کوئی نہیں کہ قانون کی جنگ آپ غیرقانونی طریقہ کارسے نہیں جیت سکتے ۔سپریم کورٹ نےنیب کے تمام ریفرنس کی مدت چھ ماہ مقررکر رکھی ہے ۔الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ۔

317 — دھرتی ماں کا دن

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-317 | ↑ فہرست

دھرتی ماں کا دن

====================

دھرتی ماں کا دن

آج دنیا بھر میں مدر ڈے منایا جا رہا ہے۔ بے شک ہم پاکستانی بھی اپنی ماؤں سے بے پناہ محبت و عقیدت رکھتے ہیں مگر اُس ماں کا کسی کو خیال نہیں جسے ہم سب دھرتی ماں کہتے ہیں۔کاش ایک دن ہم اس کا دن بھی مناتے۔ اس دن اور کچھ نہ کرتے صرف اتنا طے کر لیتے کہ آج دھرتی ماں کے چہرے پر کوئی زخم نہیں لگایا جائیگا۔ آج اس ماں کے کپڑے لیراں لیراں نہیں کئے جائینگے ۔آج کوئی اُس ماں کو بے آبرو نہیں کرے گا۔آج اس کی عزت و عظمت پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جائے گا۔آج اس کی کوئی بیٹی واشنگٹن کی کسی گلی میں فروخت نہیں کی جائے گی۔آج وہ اپنی آنکھوں سے اپنے بچوں کی لاشوں کے چیتھڑے اڑتے ہوئے نہیں دیکھے گی ۔آج دہشت گردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوگا۔

کم بخت ایک بہت خوفناک نظم یاد آگئی ہے ۔ سن لیجئے

ماں نے کہا

”رک جاؤ بیٹے، رک جاؤ

تم مر جاؤگے

اور سپاہی بیٹا

خستہ گھر کی ٹوٹی ہوئی دہلیز پہ رک کر

ماں کے پاؤں چھو کے بولا

ماں مت روک مجھے

دیکھ پکارا ہے اس خاکِ وطن نے

جو ہم سب کی دھرتی ماں ہے

ماں! مت روک مجھے

میں زندہ رہوں گا

زندہ ہے سقراط ابھی تک

عیسیٰ دار پہ جی اٹھا تھا

ماں! شبیر نہیں مر سکتا

سرمد اور منصور ابھی تک زندہ ہیں

پھر تیرا بیٹا کیسے مر سکتا ہے“

ماں نے بیٹے کے ماتھے کو چوما اور کہا

”تاریخ کے سینے پر تم ، دستِ تحقیق نہ رکھو

میرے چاند! تمہارا علم ادھورا ہے

تم مر جاؤ گے تم جیسے بے نام مجاہد مرتے آئے ہیں

زندہ ہے سقراط اگر تو اس کے پس منظر میں

اس کا علم بھی ہے اور رتبہ بھی

وہ استاد تھا اپنے وقت کے فاتح کا

تجھ کوعیسیٰ یاد رہا ہے لیکن

اس کے پیچھے جو اعزازِ نبوت ہے وہ بھول گئے ہو

سرمد اور منصور تو وقت کے ایسے حاکم تھے

علم رعایا تھا جن کی

شبیر نواسہ تھا سرکاردو عالم کا

اور تم صرف مرے بیٹے ہو

نسبت کا پیوند کہاں سے لاؤ گے

تم مر جاؤ گے “

بے شک ہم دھرتی ماں کی حفاظت کرتے کرتے گمنام مجاہدوں کی طرح مر جائیں گے مگردھرتی ماں کو لوٹنے والوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ اس وقت اپنی انگلیاں فگار رہیں گی، خامہ خونچکاں رہے گاجب تک جسم میں جان ہے۔ چاہے قلم میں سیاہی رہے نہ رہے۔شریف، زرداری کی لوٹ مار کے خلاف اہلِ دل کے قلم لہو لکھتے رہیں گے۔ پارٹیاں بدل بدل کر دھرتی ماں کو لوٹنے والے لٹیرے زیادہ دیر پاکستان کے سادہ لوح عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔ایک لٹیرے کے بعد دوسرے لٹیرے کی باری نہیں آ سکتی ۔چوروں کے ایک قبیلے کے بعد چوروں کا دوسرا قبیلہ اقتدار پر قبضہ نہیں کر سکتا۔

ابھی مجھے ایک دوست نے میسج کیا کہ ”میانوالی میں عمران خان کے مقابلے کیلئے نون لیگ نے عبیداللہ شادی خیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ عبید اللہ شادی خیل کو ٹکٹ دے کر نون لیگ نے اس نشست پر مقابلے کی فضا ضرور بنالی ہے۔عبید اللہ شادی خیل کے والد گرامی کسی زمانے میں نواز شریف کے ساتھ تھے مگر عبید اللہ شادی خیل نے پیپلز پارٹی کے ساتھ زیادہ مراسم بنالئے۔ محترمہ بے نظیر بھٹوجب وزیر اعظم تھیں تو ان کی شادی کے موقع پرکمرمشانی میں ان کے گھر تشریف لے گئی تھیں۔کہتے ہیں مکڑوال کی کوئلے کی کانیں انہیں محترمہ کے کہنے پر دی گئی تھیں۔ پرویز مشرف کے دور میں وہ ڈاکٹر شیر افگن کی مدد سے ضلع میانوالی کے ناظم بنے۔ ڈاکٹرشیر افگن نے ان کی پرویز مشرف سے باقاعدہ ملاقات کرائی۔ اس دور میں بھی انہوں نے بے پناہ فائدے اٹھائے۔ان کا شمار انہی لوگوں میں ہوتا ہے جو اپنے مالی معاملات کے تحفظ کیلئے سیاست کرتے ہیں“۔ جن کے بارے میں یہ توقعات کی جارہی تھیں کہ الیکشن کمیشن نے اگر آئین کے مطابق الیکشن کرایا تو ایسے امیدواروں سے ملک و قوم کو نجات حاصل ہو جائے گی اور چوروں اور لٹیروں کو اقتدار میں واپس لانے کی کوشش کی گئی تو خون کی جو ندیاں اس ملک میں بہیں گی اس تلاطم سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

318 — سرمایہ دار۔ بھاری یا لٹیرے؟

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-318 | ↑ فہرست

سرمایہ دار۔ بھاری یا لٹیرے؟

====================

سرمایہ دار۔ بھاری یا لٹیرے؟

وہ کہانی جس کا عنوان ہے” اربوں کے قرضے معاف کردئیے گئے “اس کاپہلا پیراگراف جنرل ضیاءنے اپنے دورِ اقتدار کو طوالت دینے کےلئے لکھا تھامگر اتنا پیچھے نہیں جانا چاہتا۔ میں اِس کہانی کے اُس حصے پر تھوڑی سی روشنی ڈالنا چاہتا ہوں جو پرویز مشرف کے دور میں ترتیب پایاجس میں آصف نواز اور زرداری شریف کے دور میں رنگ بھرے گئے۔یہ آپس میں جڑے ہوئے دونوں دور وہی ہیں جس میںابھی تک ہم جی رہے ہیں۔جنرل پرویز مشرف کے دور میںیعنی 1999ءسے لے کر 2008ءتک 125 ارب روپے کے کمرشل قرضے معاف کر دئیے گئے ۔قومی اسمبلی کی لائبریری کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق سابقہ دور حکومت میں کئی سیاستدانوں اور ان کے اہل خانہ نے اپنی شوگر ملز، ٹیکسٹائل ملز اور دیگر صنعتی یونٹوں کے لئے متعدد لیے گئے قرضے بڑی خاموشی کے ساتھ معاف کروالئے ہیں۔ان میں زیادہ تر قرضے نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ سے لئے گئے تھے۔ اورموجودہ حکومت میں اس وقت تک 138 ارب 62 کروڑ 60 لاکھ روپے کے قرضے معاف ہوچکے ہیں اگلے چند دنوںتک اگر ایک آدھ کھرب کا اضافہ کی خبر آجائے تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔جن لوگوں کے معاف کئے گئے ہیں ان میں بعض سیاستدان، جرنیل، صنعتکار، صحافی اور بعض نجی تجارتی ادارے بھی شامل تھے۔ اور ہاں یہ بات مجھے کسی مخبر نے نہیں بتائی ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت خزانہ کی طرف سے ایوان کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیاہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران بینکوں کی جانب سے ایک کھرب 38 ارب 62 کروڑ 60 لاکھ روپے کے قرضے معاف کیے گئے ہیں۔

باپ کا مال تھا یعنی بابا قائداعظم کا مال تھاسوواپس لوٹانے کی کیا ضرورت تھی۔شاید جنرل ضیا کے دور کے آخری دن تھے ۔میں ان دنوں میانوالی ہوا کرتا تھا ایک دوست نے ایک دن بتایا کہ ایک صاحب کوئی کارخانہ لگا رہے ہیں تومیں نے فوراً کہا ” مجھے تو یہ کاروبار چلتا ہوا دکھائی نہیں دیتا،تو اس نے کہا”انہیں بھی علم ہے کہ یہ کاروبار چلنے والا نہیں ۔حکومت سے قرضہ لینے کا کوئی بہانہ چاہئے تھا ۔ ایک عمارت میں دوتین مشینیں لگا دی ہیں سال ڈیڑھ کے بعد کہہ دیں کہ بزنس کا دیوالیہ ہو گیا ہے اور قرضہ ہضم ہوجائے گا۔ تمہیں معلوم ہے بڑے لوگوں کے معدے بڑے مضبوط ہوتے ہیں۔پہلے انہوں نے گورنمنٹ کی ہزاروں کنال زمین اسی طرح اپنی جائیداد میں شامل کر رکھی ہے“ ۔ اور پھر ایسا ہی ہوا ایک دوسال کے بعد وہ کار خانہ بند ہوگیا۔آج جب میں قرضہ معاف کرانے والوں کی لسٹ دیکھ رہا تھا تو اس میں ان ہی صاحب کی فیملی بھی تھی جس کے کروڑوںکے قرضے معاف کردئیے گئے تھے ۔

کیا دلچسپ بات ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ہزاروں روپے کاکوئی قرضہ آج تک معاف نہیں کیا گیا صرف کروڑوں اور اربوں کے قرضے معاف کئے گئے ہیں ۔ ایسا اس لئے ہوتا آرہا ہے کہ بنکوں کے بعض اعلیٰ عہدہ داران خود اس لوٹ مار میں مکمل طور پر شریک ہوتے ہیں۔وہ پالیسیاں ہی ایسی بناتے ہیںکہ جن کے تحت لوگ بڑے قرضے واپس نہ کریں اور پھرکچھ عرصہ کے بعد معاف کرالیں یقینا اس میں ان کا حصہ بھی ہوتا ہوگا۔یہ بات بھی میری سمجھ میں نہیں آتی کہ ایک سرمایہ دار کی چارملیں چل رہی ہے اور روزانہ اسے کروڑوں کا منافع دے رہی ہیں مگر پانچویںمل ناکام ہوگئی ہے اس کا دیوالیہ ہوگیا ہے۔تو بنک اس پانچویںمل کےلئے دئیے گئے قرضے کو کیسے معاف کر سکتا ہے۔قرضے کی معافی تو دنیا میں صرف وہیں ہوسکتی ہے جب دینے والے کے پاس کچھ بھی نہ ہو۔ یہاں تو جن لوگوں کے قرضے معاف کئے گئے ہیں ان کی خاندانی جاگیریں کھربوں روپے کی ہیں ۔

اسی حوالے سے ابھی ایک نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے کہ قرضے معاف کرانے والے عدالتوں میں اپنے ساتھ بنکوں سے تصدیق شدہ لیٹر لے کر جائیں گے اور کہیں گے کہ ہمارے قرضے تو قانون کے مطابق معاف کئے گئے ہیں سو ہمیں الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے اور پھرزیادہ امکان اسی بات کا ہے کہ عدالت انہیں اس بات کی اجازت دے دے گی کیونکہ عدالت نے تو فیصلہ ان کاغذات کے مطابق کرنا ہے جو بنکوں نے بنا کر دئیے ہیںاس سلسلے میں سپریم کورٹ نے جو کمیشن بنایا تھا وہ اس سے پہلے کئی سیاستدانوں کے قرضوں کی معافی کو درست قرار دے چکا ہے۔ اب نواز لیگ اور پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والوں کا بھی حق بنتا ہے کہ بنکوں نے ان کے حق میں جو کاغذات تیار کئے ہیں عدالتیں انہیں بھی مان لیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے ابھی توسپریم کورٹ کے حکم پر تشکیل کردہ جوڈیشل کمیشن نے اربوں روپے کے قرضے معاف کروانے والے 222 بڑوں سے قرضے واپس لینے کی سفارش کر دی ہے۔

جنرل ضیا کے دور میں معاف کرائے گئے قرضوں کی تو کہانی ہی مختلف ہے ۔پاکستان کی تاریخ میں معاف کیے گئے قرضوں کی بڑی تعداد کا تعلق 1980ءاور 1990ءکی دہائی سے ہے جنہیں واپس نہیں کیا گیا تھااور ایک دن سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک خصوصی حکم نامے کے ذریعے قومی بینکوں کو دس سال سے پرانے قرضے معاف کرنے کی ہدایت دے دی۔کیا لطف کی بات ہے کہ اس ہدایت نامے کے تحت بھی صرف کروڑوں اور اربوں کے قرضے معاف کئے گئے، ہزاروں کے نہیں،لعنت ہے ایسے سرمایہ دارانہ نظام پر۔ قرضے معاف کرنے کی وہ کہانی جس کا پہلا پیراگراف جنرل ضیا نے لکھا تھا اور جسے جنرل پرویز مشرف اور صدر زرداری نے ایک مکمل کہانی بنا دیا ہے اس کا انجام کیا ہوگا۔ یقینا ایسی کہانیوں کا انجام بڑا درد ناک ہوتا ہے۔ کسی ایسے انجام کی امید تو لگا رکھی ہے چیف جسٹس آف پاکستان سے ۔۔۔۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ابھی یہ کہانی اس وقت تک چلے جب لوگ اپنے ٹوٹے پھوٹے گھروں سے نکلیں گے اور بڑی بڑی کوٹھیوں اور کاروں کو پاﺅں کی ٹھوکر بنالیں گے۔

319 — کیا الیکشن کمیشن ڈیڈ لائن ختم کرسکتا تھا

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-319 | ↑ فہرست

کیا الیکشن کمیشن ڈیڈ لائن ختم کرسکتا تھا

====================

کیا الیکشن کمیشن ڈیڈ لائن ختم کرسکتا تھا

پیپلز پارٹی کے وزیر قانون نے کہا ہے کہ ہم بھی جعلی ڈگری والوں کے خلاف ہیں ان کے خلاف کارروائی ضرور ہونی چاہئے ۔کیا کہنے،کس دھڑلے سے لوگ جھوٹ بولتے ہیں آدمی پریشان ہوجاتا ہے۔ یہ ابھی کل کی بات ہے جب جمشید دستی کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی تھی اور پیپلزپارٹی کی حکومت نے اس کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کرانے کے بجائے اسے مظفر گڑھ سے پھر ایم این اے کا ٹکٹ دے دیا تھا بلکہ اس وقت کے پیپلزپارٹی کے وزیراعظم نے اس کی انتخابی مہم میں شرکت کی تھی اور دوسری بار ایم این اے بنوا کر یہ پیغام دیا تھا کہ ہم سب ایک جیسے ہیں، سب جعل ساز ہیں، سب دھوکے باز ہیں اور پھر اس وقت وہی کوشش جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے ڈگریوں کی تصدیق کےلئے دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم کردی ہے،جعل سازوں کی خیر۔

جعلی ڈگری والے پاگل نہیں ہیں کہ جعلی ڈگریوں کی تصدیق کراتے پھریں۔ زیادہ سے زیادہ یہی ہوگا کہ وہ خود الیکشن نہیں لڑے گا بیٹے یا بھائی کو کھڑا کر دے گا اور جب الیکشن لڑنے کےلئے ڈگری کی شرط ختم ہو چکی ہے تو خود کو ڈگری والا کہنے کی کسی کو ضرورت ہی نہیں اور موجودہ اسمبلی کے ارکان کی ڈگریاں چیک کرنے کا حکم سپریم کورٹ نے دیا تھا۔ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد تو اس حکم پر عملدرآمد کرنے کی ویسے ہی ضرورت نہیں رہی کیونکہ ڈگری موجودہ اسمبلی کے ممبر کی چیک ہونی تھی اور ابھی چند دنوں بعد جب وہ شخص ممبر ہی نہیں رہے گا تو قانونی طور پر اس کی ڈگری چیک نہیں کی جا سکے گی۔کچھ لوگوں کے خیال میں ڈیڈ لائن ختم کر کے الیکشن کمیشن نے صرف اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کیا ہے بلکہ توہینِ عدالت کا بھی مرتکب ہوا ہے کہ ایک اسمبلی جس کی مدت ختم ہونے والی ہے،اس کے ارکان اسمبلی کو کہہ دیا ہے کہ سپریم کورٹ نے جو آرڈر دیا تھا اس پر عملدرآمدکرو یا نہ کرو آپ کی مرضی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ایک اور اعلان بھی کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں امیدوار کو اپنے کاغذا ت کے ساتھ اصل ڈگری بھی پیش کرنا ہوگی۔ اصل ڈگری مانگنے کا صاف مفہوم یہی ہے کہ اسی ڈگری کو دیکھ کر فیصلہ کیا جائے کہ یہ اصلی ہے یا نہیں یعنی متعلقہ یونیورسٹی سے اس کا ریکارڈ چیک نہیں کرایا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کا اگر امیدوار کا تعلیمی ریکارڈ چیک کرنے کا ارادہ ہوتا تو اسے اصلی ڈگری مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔جعلی ڈگریوں والے کیس میں یہ بات بھی میری سمجھ میں نہیں آئی کہ الیکشن کمیشن نے تمام ارکان اسمبلی کے کوائف متعلقہ یونیورسٹیوں کو تصدیق کےلئے کیوں نہیں بھیجے، آسان سی بات تھی یونیورسٹی ریکارڈ چیک کر کے بتا دیتی کہ کون سے ایم این ایز کی ڈگریاں جعلی ہیں اور اب ڈیڈلائن ختم کرنے سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے متعلق ڈاکٹر طاہر القادری نے جن خدشات کا اظہار کیا تھا وہ درست تھے اور اب تو مجھے اس دوست کی بات بھی صحیح لگنے لگی ہے جس نے اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان کے ڈگری چیک کرانے سے انکار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھاکہ چور کی داڑھی میں تنکے والا محاورہ پرانا ہوچکا ہے۔اب تو لوگ کہتے ہیں جیسے ایم این اے کے بریف کیس میں جعلی ڈگری۔ سوچتا ہوں کہ اس ملک میں یہ سوال کس سے پوچھوں کہ عام آدمی کوتو جعل سازی پر نہ صرف سزا ہوتی ہے بلکہ بیچارے کوکم ازکم چودہ دن تک ریمانڈ میں رکھا جاتا ہے، تھانے میںتفتیش کی جاتی ہے کہ اس جعل سازی میں اس کے ساتھ اور کون کون ملوث تھے، یہ جعلی ڈگری کون سے پرنٹنگ پریس پر پرنٹ ہوئی ہے پھر اس پریس کے مالک کو بھی گرفتار کیا جاتا ہے۔جس شخص نے کمپیوٹر پر اس کی ڈیزائننگ کی ہوتی ہے وہ شریک جرم کے طور پر دھر لیا جاتا ہے مگر جب کوئی ایم این اے جعل سازی کرتا تو پتہ نہیںعدل کو کیوں سانپ سونگھ جاتا ہے۔ قانون کے محافظ آنکھیں کیوں بند کر لیتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے حوالے سے میری چیف جسٹس آف پاکستان سے ایک درخواست ہے اور میرے دوستوں کے بقول اس درخواست کی قبولیت کے امکانات بہت کم ہیں مگر پھر بھی آواز دے کر دیکھ لیتے ہیں وگرنہ منیر نیازی کا یہ شعر تو گنگنا ہی لیںگے

آواز دے کے دیکھ لو شاید وہ مل ہی جائے

ورنہ یہ عمر بھر کا سفر رائیگاں تو ہے

درخواست ذرا سی طویل ہے ۔ پہلی عرض اتنی ہے کہ عدالت عظمیٰ فوری طور پر الیکشن کمیشن کو ہدایت دے کہ وہ تمام ارکان اسمبلی کو پابند کرے کہ اسمبلیاں ختم ہونے سے پہلے پہلے تمام اراکین اسمبلی اپنی ڈگریاں چیک کرائیں اور جو ارکان اس حکم نامہ پر عمل نہ کریں انہیں قانون کے تحت باقاعدہ سزا سنائی جائے ۔دوسری عرض یہ ہے کہ انتخابات سے پہلے تمام امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کا سلسلہ کمپیوٹرائز کیاجائے جہاں ان تمام لوگوں کا مکمل ڈیٹا موجود ہو جنہوں نے ٹیکس نہیں دیا، بجلی پانی اور گیس کے بل جمع نہیں کرائے، جو بنک ڈیفالٹرہیں یا جنہوں نے قرضے معاف کرائے ہیں جن پر سنگین نوعیت کے مقدمات ہیں تاکہ کمپیوٹر اس شخص کے کاغذاتِ نامزدگی درج ہی نہ کرے جو آئین کے مطابق امیدوار بننے کا اہل نہیں ہے۔ تیسری عرض یہ ہے کہ وہ سیاسی پارٹیاں جنہوں نے پارٹی کے اندر انتخابات نہیں کرائے یا جعل سازی کے ساتھ اپنے پارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو بھجوادیا ہے ان پارٹیوں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا جائے اور جن لوگوں نے جعل سازی سے پارٹی الیکشن کے کاغذات تیار کئے ہیں انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ چوتھی عرض یہ ہے کہ جن پارٹی عہدیداروں نے گزشتہ الیکشنوں میں مختلف امیدواروں کے ساتھ سودے بازی کی ہے اور انہیں رشوت دے کر اپنے امیدوار کے حق میں دستبردار کرایا ہے اور جن کے ثبوت میڈیا پر دکھائے جا چکے ہیں انکے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے جس طرح نواز اور شہباز شریف نے لاہور کی ایک سیٹ پر مولانا الوری کے ساتھ سودے بازی کی تھی ۔ ان کے درمیان ہونے والا معاہدے اور چیک کی فوٹو کاپی ڈاکٹر شیر افگن نے قومی اسمبلی میں جمع کرائی تھی جب معراج خالد اسپیکر ہوا کرتے تھے ۔قومی اسمبلی میں اس کیس کا مکمل ریکارڈ موجود ہے ۔پانچویں عرض یہ ہے کہ پندرہ دنوں میں اسکروٹنی کا عمل مکمل نہیں ہوسکتا اس کا دورانیہ کم از کم دوماہ کیا جائے ۔عظیم تر قومی مفاد کی خاطر اگر انتخابات ایک ماہ لیٹ کر دیئے جاتے ہیں تو اس سے جمہوریت کو نقصان نہیں ہوگا بلکہ حقیقی جمہوریت آئے گی۔

320 — اور پھر ملک بھر میں بجلی چلی گئی

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-320 | ↑ فہرست

اور پھر ملک بھر میں بجلی چلی گئی

====================

اور پھر ملک بھر میں بجلی چلی گئی

پاکستان میں مسلسل بجلی جانے کا ایک سلسلہ پچھلے پانچ سالوں میں شروع ہوا۔ کبھی لاہور کی روشنیاں گم ہوئیں، کبھی فیصل آباد میں بلیک آؤٹ ہو گیا، کبھی کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا، کبھی اسلام آباد تاریک ہو گیا مگر پاکستان کے کچھ علاقے ایسے تھے جہاں بجلی جانے کا کوئی تصور نہیں تھا۔ پھر یوں ہوا کہ وہاں بھی بجلی چلی گئی۔ یک لخت پورا ملک ایک جیسا ہو گیا۔ کالا سیاہ، تیرگی سے بھرا ہوا، نیویارک کی تاریخ میں لکھا ہوا ہے ”وہ ایک رات جب نیویارک میں بجلی چلی گئی“۔ یہ 13 جولائی 1977ء کی گرم رات تھی۔ یک دم شہر اندھا ہو گیا تھا۔ سماعتیں شیشوں کے ٹوٹنے اور خطرے کے الارم بجنے کی آوازوں سے بھر گئی تھیں۔دکانیں لوٹ لی گئی تھیں، عصمتیں پامال کر دی گئی تھیں، بلڈنگوں کو آگ لگا دی گئی تھی، پولیس بے یار و مدگار ہو گئی تھی۔ لوٹ مار اور تشدد کا بازار گرم ہو گیا تھا۔ نقصان کا اندازہ صرف اس بات سے لگائیے کہ ایک کار ڈیلر کی دکان سے جو کم سے کم گاڑیاں چرائی گئیں ان کی تعداد پچاس تھی۔ پولیس نے 3776 لوگ گرفتار کئے مگر ہزاروں ایسے بھی تھے جو گرفتار نہ ہو سکے۔ شہر میں آگ لگائی گئی جگہوں کی تعداد 1037 تھی۔ یہ صرف امریکہ کے ایک شہر کا قصہ ہے جہاں ایک رات بجلی چلی گئی تھی۔ دوسری طرف ہم ہیں جہاں روز رات کو کسی نہ کسی شہر کی بجلی چلی جاتی ہے مگر ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا۔ ہم بحیثیت قوم کتنے اچھے لوگ ہیں۔ ہمیں کرپٹ کہنے والوں نے اپنے دامن میں کبھی نہیں جھانکا۔

ہم پاکستانی کرپٹ نہیں، کرپٹ صرف اشرافیہ ہے اور ان میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو باقاعدہ غیر ملکی ایجنٹ ہیں۔ آدھے امریکہ میں کئی بار بجلی جا چکی ہے بلکہ ایک مرتبہ تو امریکہ کے پورے نارتھ ایسٹ کے علاقے کے ساتھ کینیڈا کے کچھ حصے بھی اس بریک ڈاؤن کی زد میں آ گئے تھے یعنی سارے ملک سے بجلی چلے جانا کوئی عجیب و غریب بات نہیں۔ عجیب و غریب بات کسی ایک شہر سے کچھ دیر کیلئے بجلی کا چلے جانا ہے جسے لوڈشیڈنگ کہتے ہیں۔ پاکستان میں بھی بہت عرصہ پہلے یہ لوڈشیڈنگ ختم ہو چکی ہوتی اگر صدر زرداری اپنے اقتدار کے پہلے سال ہی گوادر کی بندرگاہ چین کے حوالے کر دیتے اور ایران کے ساتھ گیس کی پائپ لائن کا معاہدہ کر لیتے تو اب تک پاکستان کی گلیوں میں اندھیرے منہ چھپاتے پھرتے۔ ہاں میں جانتا ہوں وہ پانچ سال اس لئے انتظار کرتے رہے کہ اتنے بڑے فیصلے انہیں اقتدار سے بھی محروم کر سکتے تھے لیکن اس سچائی سے بھی انکار ممکن نہیں کہ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے۔

پاکستان میں لوڈشیڈنگ سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اگرچہ اس کا الزام وفاقی حکومت پر ہے مگر اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ کسی حد تک اس کے قصور وار خود پنجاب کے حکمران ہیں۔ پنجاب کے حصے کی ساڑھے تین سو میگاواٹ بجلی پچھلے پانچ سال سے کے ای ایس سی کو فراہم کی جا رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے اسی سال مشترکہ مفادات کی کونسل میں پہلی بار یہ سوال اٹھایا ہے جس میں کونسل میں باقاعدہ طے پایا ہے کہ کے ای ایس سی کو جو بجلی ملتی ہے اس میں سے 350 میگاواٹ بجلی کاٹ کر واپس پنجاب کو دی جائے مگر ابھی پنجاب حکومت نے اس پر عملدرآمد نہیں کرایا،کیوں؟

قصہ یہ ہے کہ کے ای ایس سی کے مالکان پیداواری لاگت کم رکھنے کیلئے اپنے بعض تھرمل یونٹ نہیں چلا رہے کیونکہ فرنس آئل مہنگا ہے۔ وہ اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے نیشنل گرڈ سے پنجاب کی بجلی کے 350 میگاواٹ لے جاتے ہیں۔ یقینا ان کا اثر و رسوخ صرف وفاقی حکومت ہی میں نہیں حکومتِ پنجاب میں بھی ہے۔ کوئی سبب تو ہے کہ اتنے عرصہ سے حکومتِ پنجاب خاموش ہے۔ایک بات اور بھی بڑی اہم ہے کہ اگر حکومت پنجاب لاہور میں اربوں روپے سے بس سروس شروع کر سکتی تھی تو کیا بجلی پیدا کرنے کا یونٹ نہیں لگا سکتی تھی۔ کیا اس سلسلے میں حکومتِ پنجاب پر کسی نے پابندی لگا رکھی تھی؟ حکومت پنجاب نے یہ کام صرف اس لئے نہیں کیا کہ اس کے خیال میں اس سے نون لیگ کے ووٹ میں اضافہ یا کمی نہیں ہو سکتی کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ بجلی کا محکمہ وفاقی حکومت کے پاس ہے لہٰذا لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار پیپلز پارٹی کی ہے۔

جی ہاں۔ اس جرم کی سزاوار پیپلز پارٹی تو ہے ہی مگر نون لیگ بھی اپنا دامن نہیں بچا سکتی۔ شریف فیملی خود بھی کاروباری نقطہٴ نظر سے ہی سہی بجلی پیدا کرنے کا کوئی یونٹ پنجاب میں لگا لیتی تو وہ مالی اور سیاسی دونوں فوائد حاصل کر سکتی تھی۔ چلیں اب لگا دے،کم از کم اعلان تو کر دے۔ نون لیگ نے صرف یہی ایک الیکشن تو نہیں لڑنا۔ روشنی کی اس پیداوار سے اس بار نہ سہی اگلی بار تو ووٹ مل جائیں گے اور صرف اعلان سے بھی اس کے اُس ووٹ بنک میں کچھ اضافہ ہو سکتا ہے جس کے بارے میں نون لیگ کو بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ ابھی دس پندرہ دنوں بعد پتہ چل جائے گا۔ لوگ پیپلز پارٹی سے کہیں زیادہ نون لیگ سے متنفر ہیں۔پاکستان کے لوگ مثبت سوچ رکھنے والے لوگ ہیں۔ وہ چور لٹیرے نہیں، بدمعاش نہیں۔ وہ دوسرے کی عزت کو اپنی عزت سمجھتے ہیں۔ وہ کسی کا حق نہیں مارتے، کسی کی جیب نہیں کاٹتے۔ وہ ذرا ذرا سے مفاد کیلئے بڑے بڑے جھوٹ نہیں بولتے۔ وہ کرپٹ نہیں ہیں،کرپٹ اہل اقتدار ہیں اور عوام یہ بات جان چکے ہیں کہ جب تک ان کرپٹ، دوغلے، چوروں اور لٹیروں سے ملک کو آزاد نہیں کرایا جائے گا اس وقت تک ملک اسی طرح اندھیروں میں پرورش پاتا رہے گا۔ گلیاں تاریک رہیں گی، شہر سنسان رہیں گے اور پھر ڈاکٹر طاہر القادری جو شہر شہر جا کر ان چوروں اور لٹیروں کے چہروں سے نقاب نوچ رہے ہیں، جو کسانوں کو بتا رہے ہیں کہ یہ زمین جس میں تم ہل چلاتے ہو اسلام کی رُو سے اس کے مالک تم ہو، جاگیردار نہیں۔ جو شعور وہ اس وقت عوام کو دے رہے ہیں یقینا وہ بہت دور رس نتائج کا حامل ہو گا۔ آخر میں عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ مطمئن ہو کر نہ بیٹھیں کہ ان کا کام جاری ہے۔

شب کی دیوار گرانا کوئی آساں تو نہیں

تھک نہ جائے کہیں، آ وقت کی امداد کریں

321 — نون لیگ کی مشکل

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-321 | ↑ فہرست

نون لیگ کی مشکل

====================

نون لیگ کی مشکل

امریکی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سینٹر رابرٹ مینی ڈیز نے نواز شریف سے ملاقات کرلی اور اس کے بعد نون لیگ کے ترجمان پرویز رشید نے میڈیا پر آکر یہ بیان بھی دے دیا کہ نون لیگ انتہا پسندانہ گروپوں اور فرقہ وارانہ تنظیموں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی اور اسی سے بات جوڑتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت لشکر جھنگوی کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے پر پُر عزم ہے۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ عامر میر کی رپورٹ میں تو نون لیگ کے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے ساتھ تعلقات کا انکشاف کیا گیا تھا (اس وقت سپاہ صحابہ نے اپنا نیا نام اہلسنت و الجماعت رکھا ہوا ہے) ان کے متعلق پرویز رشید نے کوئی بات نہیں کی۔ لشکر جھنگوی کے ساتھ نون لیگ کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے انکار کیا۔ اس اعلانِ انکار پر مجھے اُس برطانوی دوست کی بات یاد آگئی جو لشکرِ جھنگوی کے ساتھ ہمدردی رکھتا ہے، میں نے جب اس سے کہا کہ اب جب تحریک طالبان پاکستان بھی مذاکرات کا نام لے رہی ہیں تولشکرِ جھنگوی کو بھی چاہیے کہ مذاکرات کی طرف آئے۔ حکومت ان کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیا ر ہوسکتی ہے، تو اس نے کہا ”میری اطلاع کے مطابق کے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ کی وساطت سے لشکرِ جھنگوی کے نون لیگ کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ رانا ثنا اللہ اگرچہ لبرل آدمی ہیں، انہیں ایک ٹی وی انٹرویو میں اس کا اقرار کرتے ہوئے ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوئی تھی کہ میری بیٹی بہت اچھا ڈانس کرتی ہے مگرلشکر ِ جھنگوی کے ساتھ ان کے روابط کا معاملہ بھی خاصا مشہور ہو چکا ہے۔ اصل حقیقت تو اللہ جانتا ہے مجھے تو صرف یہ معلوم ہے کہ وزیرداخلہ رحمان ملک نے بھی یہاں تک کہہ دیا ہے کہ رانا ثنا اللہ لشکرِ جھنگوی کے سرپرست ہیں اگر وہ ہاتھ اٹھا لیں تولشکرِ جھنگوی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

ایک اطلاع کے مطابق نوازشریف نے سعودی حکومت کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ وہ ایک مخصوص مذہبی جماعت کے پندرہ امیدواروں کے مقابلہ میں اپنے امیدوار نہیں کھڑے کریں گے۔ مگر گذشتہ دنوں سعودی عرب پر پاکستان میں دہشت گردی کے الزام نے نون لیگ کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ سعودی عرب پر پاکستان میں دہشت گردی کرانے کا الزام سب سے پہلے برطانوی اخبار” گارڈین“ میں لگایا گیا تھا اس کے بعد یہ بات میڈیا پر کھل کر ہونے لگی کہ سعودی عرب پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ اگرچہ یہ الزام بہت پہلے وکی لیکس نے سعودی عرب پر لگایا تھا کہ اس مقصد کیلئے سالانہ کی فنڈنگ مختلف انداز میں صرف جنوبی پنجاب میں فراہم کررہا ہے لیکن پچھلے کچھ دنوں یہ شور بہت بڑھ گیا ہے۔ سعودیہ کی طرف پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی وجہ بھی عجیب و غریب بیان کی جارہی ہے۔کہا جارہا ہے کہ پچھلے پانچ سالوں سے سعودیہ پاکستان سے اس لئے ناراض ہے کہ پاکستان کے سربراہ شیعہ مسلک سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ نون لیگ میں بھی شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی پذیرائی نہیں کی جاتی کیونکہ نواز شریف پر سعودیہ میں قیام کے دوران وہابیت کے خاصے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

ایک اطلاع کے مطابق نوازشریف سعودیہ کی وساطت سے امریکہ کو مسلسل باور کرا رہے ہیں کہ پاکستان میں نون لیگ کی حکومت امریکہ دوست حکومت ہوگی مگرقرائن یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ امریکہ اور سعودی عرب کے دوستی میں کئی دراڑیں پڑ چکی ہیں اور امریکہ وہاں تبدیلی کے بارے میں سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔

امریکی صحافی سونیا شاہ نے بہت عرصہ پہلے اپنی کتاب میں لکھا تھا کہ امریکی گریٹر مڈل ایسٹ پلان کے مطابق سعودی عرب ایک غیر فطری ملک ہے سو اس کی تقسیم ضروری ہے۔ منصوبے کے مطابق سرزمین حجاز کو بین الاقوامی متبرک علاقہ قرار دے دیا جائے گا، سعودی عرب صرف ریاض اور اس کے گردو نواح تک محدود کردیا جائے گا۔ اس پلان پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے سعودی عرب بھی اس امریکی پلاننگ سے بخوبی واقف ہے سو وہ اس کے مطابق اپنے اقدامات کرتا رہتا ہے لیکن اس وقت پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے دنیا بھر میں جس طرح سعودی عرب کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے وہ حیرت انگیز ہے، اس کے بین الاقوامی مقاصد جو بھی ہوں مگر نون لیگ کو اس عمل سے بہت سخت نقصان ہو رہا ہے کیونکہ نون لیگ کی بین الاقوامی سیاست کی عمارت نواز شریف کی سعودیہ کے شاہی خاندان کے ساتھ دوستی کی بنیاد پر کھڑی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق سعودیہ میں عمرے کے علاوہ کئی اہم ملاقاتوں کے بعد جب واپس لاہور پہنچے تو انہیں پنجاب پولیس نے گرفتارکر لیا ہے۔ سعودی دباؤ کے باوجود پنجاب حکومت کا یہ کام صرف اپنی ساکھ کو بچانے کا عمل ہے۔ ملک اسحاق پر اس وقت تک ستر افراد کے قتل کے مقدمات قائم ہوئے چودہ سال مسلسل جیل میں رہتے ہوئے انہوں نے لشکر جھنگوی کی سپہ سالاری کی۔ سری لنکن کرکٹ پر حملے کا الزام بھی انہی پر لگایا جاتا ہے۔ عدالتوں نے انہیں 34مقدمات سے بری کیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ وہ کوئی مذہبی بیک گروانڈ نہیں رکھتے نہ ہی کسی مدرسہ سے فارغ التحصیل ہیں مگر بڑے بڑے علمائے کرام انہیں بڑا مرتبہ دیتے ہیں۔گذشتہ جولائی میں انہیں رہائی دی گئی پھر رانا ثنا اللہ کا ذکرِ خیر آگیا۔کہتے ہیں ملک اسحاق کی رہائی میں پنجاب کے وزیر قانون نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس میں تو کوئی شک نہیں کہ عدلیہ کے ساتھ رانا ثنا اللہ کے وہ مراسم ہیں جوآسمانوں پر بنائے جاتے ہیں۔ سو ابھی ایکسال اور رانا ثنا اللہ کی اہمیت و حیثیت سے ذرہ بھر انکار بھی ممکن نہیں مگر اب رانا صاحب کیلئے سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کا زیادہ دیر تک ساتھ دینا ممکن نہیں رہا۔ نون لیگ کو بھی اس مخصوص شدت پسند مذہبی طبقے سے ووٹ لینے کیلئے کوئی نیا راستہ اختیار کرنا پڑے گا اور امریکہ کی خوشنودی کیلئے بھی پھر سے جاتی عمرہ کی سڑک کلٹن ڈرائیو وے سے ملانی پڑے گی کیونکہ اس سلسلے میں ان دنوں ترکی کے اہل اقتدار بھی کوئی اہم کردار ادا نہیں کر سکتے۔

322 — تصورات کی پرچھائیاں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-322 | ↑ فہرست

تصورات کی پرچھائیاں

====================

تصورات کی پرچھائیاں

پہلا منظر

مینار پاکستان کے زیرِ سایہ عمران خان،الطاف حسین، منور حسن اور ڈاکٹر طاہر القادری کامشترکہ جلسہ شروع ہونے والاہے ۔تاحد ِنظر سر ہی سر نظر آرہے ہیں۔ لاہور میں پچاس لاکھ سے زائد افراد ایک جگہ اکٹھے ہیں۔ ترانے بج رہے ہیں ، بھنگڑے ڈالے جارہے ہیں،نعرے گونج رہے ہیں۔ بادشاہی مسجد کی دیوار تک لوگوں سے بھری ہوئی ہے۔ میناروں کی آخری ڈیوڑھیوں پر نیوز کیمرہ مین اپنے کیمروں کو (Pan)پین کئے جارہے ہیں ۔تمام ٹیلیویژن لمحہ بہ لمحہ کی رپورٹ نشر کر رہے ہیں پچھلے کئی گھنٹوں سے ٹیلیویژن پر صرف یہی علاقہ لائیو دکھایا جارہا ہے ۔دور دراز سے آنے والوں کے انٹرویو کئے جارہے ہیں۔ صحافیوں کے تجزیئے جاری ہیں البتہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے زیادہ تر تجزیہ کاروں نے اپنے موبائل فون آف کر رکھے ہیں۔

دوسرا منظر

جاتی عمرہ کے ایک ہال میں نواز شریف اور شہباز شریف موجود ہیں۔ نون لیگ کے اور بہت سے اہم ممبران بھی بیٹھے ہوئے ہیں ان میں کچھ وہ بھی ہیں جنہیں الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دے دیا ہے۔ سب کی نظریں ایک سو بیس انچ کے وسیع و عریض ٹیلیویژن پر لگی ہوئی ہیں۔ریموٹ کنٹرول نواز شریف کے ہاتھ میں ہے اور وہ تیزی کے ساتھ چینل بدل رہے ہیں مگر ہر طرف ایک ہی منظر ہے،ہر ٹی وی پر اسی جلسے کی لائیو کوریج جاری ہے ۔ایک جگہ طاہرہ سید گارہی ہیں ۔نواز شریف نے وہی چینل لگا لیا ہے۔ طاہرہ سید لہک لہک کر یہ مصرعہ بار بارگارہی ہیں ”یہ منظر بارہا دیکھا نہ جائے“۔

تیسرا منظر

چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی اپنے عالیشان ڈرائنگ روم میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ق لیگ کے دوسرے رہنما بھی موجود ہیں۔ ٹیلیویژن پر جیو نیوز کی لائیو نشریات میں ایک کیمرہ نے ایک طویل (Pan)پین آہستہ آہستہ جاری ہے۔ شاٹ میں دور تک سروں کے سوا کچھ اور نظر نہیں آرہا۔ چوہدری شجاعت،چوہدری پرویز الٰہی سے کہنے لگے ”اب دیکھ لے، تمہیں کہتا تھا نا پیپلزپارٹی سے اتحاد نہ کرو ڈاکٹر طاہر القادری کو اپنے ساتھ ملا لو مگر تم مونس کے مشورے مان کر زرداری کے چکر میں آگئے“ ۔ پرویز الٰہی بولے ” اس جلسے سے آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔ لاہور میں ہمارے پاس پہلے بھی کوئی سیٹ نہیں تھی، آپ کو تو یہ سوچ کر خوش ہونا چاہئے کہ اس وقت شریف برادران کے ہاتھوں سے طوطے اڑ رہے ہوں گے“۔ چوہدری شجاعت کہنے لگے ”ان کے طوطے اتنی آسانی سے نہیں اڑتے، انہیں چُوری ملتی ہے اور اگر کچھ اُڑ بھی گئے تو انہوں نے بہت سے پال رکھے ہیں ۔

چوتھا منظر

صدر ہاؤس میں آصف علی زرداری پارٹی کے کچھ لوگوں کے ساتھ محو گفتگو ہیں ۔ بلاول زرداری بھٹو ایک طرف بیٹھے ہوئے ٹی وی دیکھ رہے ہیں۔ زرداری صاحب کے پاس بیٹھے ہوئے لوگ بھی کبھی کبھی نظر چرا کر ٹی وی کی طرف دیکھتے ہیں اور پھر زرداری صاحب کی طرف دیکھنے لگتے ہیں۔ اچانک بلاول زرداری نے کہا ”ڈیڈ میں بھی مینارِ پاکستان پر اتنا ہی بڑا جلسہ کرنا چاہتا ہوں“۔ زرداری صاحب کہتے ہیں ”بیٹے فکر نہ کرو تمہارا جلسہ اس سے بھی بڑا ہوگا میں آج ہی منظور وٹو اور پرویز الٰہی سے بات کرتا ہوں“۔ بلاول بھٹو بولا ”ڈیڈ اگر وہ اتنے لوگ جمع کر سکتے تو ہماری پارٹی میں کبھی شامل نہ ہوتے اگر انکل نواز شریف کے ساتھ اعلانیہ اتحاد کر لیا جائے تو پھر یہ ممکن ہے“۔ زرداری صاحب نے سوچتی ہوئی نظروں سے بلاول بھٹو کی طرف دیکھا اور ڈاکٹر قیوم سومرو سے اپنے بیمار گھوڑے کے متعلق پوچھنے لگے۔

پانچواں منظر

مولانا فضل الرحمن اپنے کمرے میں اکیلے ہیں، ٹی وی چل رہا ہے اور بڑے بے چین ہیں۔ بار بار اپنے موبائل سے کوئی فون کال ملانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک بیل بجتی ہے اور کوئی آگے سے فون کال کاٹ دیتا ہے۔ ان کے بھائی مولانا عطاء الرحمن اندر آتے ہیں۔ وہ ان کی طرف دیکھتے ہوئے کہتے ہیں ”چیونٹیاں بڑھتی جا رہی ہیں اور محسود کا فون نہیں مل رہا“ اور عطاء الرحمن آہستہ سے بولے ”لگتا ہے طالبان بھی عمران خان کے ساتھ مل گئے ہیں“ مولانا فضل الرحمن غصے کے عالم میں کہنے لگے ”یہ سارا اسی منور حسن کا کیا دھرا ہے“۔

اختتامیہ

(یہ جو کچھ اوپر میں نے تصور کی آنکھ سے دیکھا ہے۔ بظاہر اس تصور کے حقیقت میں بدلنے کے امکان نہ ہونے کے برابر ہیں مگر میں اتنا تو حق رکھتا ہوں کہ جس طرح کی چاہوں، خواہش کا اظہار کروں۔ ویسے بھی زندگی میں ہزاروں خواہشیں ایسی ہیں کہ ہر خواہش پہ دم نکلے، ایک اور بھی سہی)۔

323 — حلف ناموں کا موازنہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-323 | ↑ فہرست

حلف ناموں کا موازنہ

====================

حلف ناموں کا موازنہ

سپریم کورٹ میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کسی ملک کے ساتھ وفا داری کے حلف کا ایک فوجی ڈکٹیٹر کے حلف کے ساتھ موازنہ کرکے اچھا نہیں کیا۔ ان دونوں کا بھلا کیا موازنہ ہوسکتا ہے ۔کسی دوسرے ملک کی وفاداری کا حلف اٹھانے کی ہمیں آئینِ پاکستان اجازت دیتا ہے۔جب کہ کسی فوجی ڈکٹیٹر کا حلف اٹھاناخلافِ آئین ہے اور شاید آئین میں اس جرم کی سزا بھی درج ہے۔کسی دوسرے ملک کی وفاداری کے حلف میں کہیں اپنے ملک اور اس کے آئین کی وفاداری کے خلاف کوئی بات درج نہیں ہوتی جب کہ ڈکٹیٹر کی وفاداری کا حلف آئین ِ پاکستان پر عمل نہ کرنے کا حلف ہوتا ہے جو ملک و قوم سے غداری کے زمرے میں آتا ہے ۔کسی دوسرے ملک کی وفاداری کے حلف میں یہ شامل نہیں ہوتا ہے کہ تم اپنے ملک سے وفادار نہیں رہو گے جب کہ ڈکٹیٹر سے وفاداری کا حلف ملک سے وفاداری نہ کرنے کاحلف ہوتاہے ۔کسی دوسرے ملک کے حلف میں کوئی ایسی بات نہیں ہوتی جو آپ کے ضمیر کے خلاف ہو جو حقوقِ انسانی کے خلاف ہو جب کہ ڈکٹیٹر کی وفاداری کا حلف اپنے ضمیر کے خلاف بھی ہوتا ہے اور حقوقِ انسانی کے خلاف بھی۔اسلام کے تحت جس ملک میں آپ قیام پذیر ہیں اس کے ساتھ وفاداری کا عہدہ جائز ہے جب کہ کسی ڈکٹیٹر کا حلف اٹھانے کے حوالے سے واقعہ کربلا چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ اسلامی نقطہ نظر سے یہ ناقابلِ معافی گناہ ہے ۔

میں نے بہت عرصہ پہلے لکھا تھا کہ عدلیہ تحریک کے ہیرو چیف جسٹس سعید الزماں صدیقی،جسٹس ناصر اسلم زاہد، جسٹس وجیہ الدین احمد، جسٹس مامون قاضی، جسٹس خلیل الرحمن خان اور جسٹس کمال منصور عالم ہیں جنہوں نے 1999میں ایک فوجی ڈکٹیٹر کی وفاداری کا حلف اٹھانے سے انکارکردیاتھا۔میرے ضمیر نے کبھی گوارہ نہیں کیا کہ میں چیف جسٹس سعید الزمان صدیقی کے نام کے ساتھ ”سابقہ “ کا لفظ لکھوں ۔ان کے علاوہ کچھ گمنام ہیرو بھی ہیں جنہوں نے پرویز مشرف کی وفاداری کا حلف نہیں اٹھایا تھا ان میں پشاور ہائی کورٹ کے دو جج ، لاہور ہائی کورٹ کے دو جج اور تین جج سندھ ہائی کورٹ کے شامل ہیں۔گذشتہ پانچ سالہ جمہوری حکمرانوں کو اتنی توفیق نہیں ہوئی کہ پاکستان کے ان عظیم ہیروز کو کچھ اور نہ دیں کسی تمغہ سے ہی نواز دیں مگرمنزل انہیں ملی جو شریکِ سفر نہ تھے

عدلیہ تحریک میں سب سے زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ جن جج صاحبان نے 1999میں فوجی ڈکٹیٹر کا حلف اٹھا لیا تھا انہوں نے 2007میں صرف اس بات کا حلف اٹھانے سے انکار کردیا کہ عدلیہ کوئی فیصلہ صدر اور وزیراعظم کے حکم کے خلاف نہیں سنا سکتی یہ ایسا حلف قطعاً نہیں تھا کہ اسے مارشل لاء کا حلف نامہ قرار دے کر جج عوام کی عدالت میں پہنچ جاتے یقینا اس کہانی کے پس منظر میں کوئی اور کہانی موجود ہے۔

بات شروع ہوئی تھی ڈاکٹر طاہر القادری کی دہری شہریت سے ،یہاں سب سے پہلے تو اس بات کی وضاحت ضروری ہیں کہ پاکستان کے آئین کے مطابق دنیا میں صرف سولہ ممالک ایسے ہیں جہاں کی شہریت پاکستانی شہری رکھ سکتے ہیں ۔تمام دہری شہریت والے پاکستانی صرف انہی ممالک کی شہریت رکھتے ہیں ۔ان میں کئی ممالک ایسے ہیں جہاں ملکہ برطانیہ کی وفاداری کا حلف اٹھانا پڑتا ہے اوربقول الطاف حسین یہ حلف توبانی پاکستان محمد علی جناح نے بھی اٹھایا تھا ۔وہ شخصیت جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ہے ان کے پاس بھی دہری شہریت ہے ۔پاکستان کے واحد سائنس دان ڈاکٹر عبدالسلام جنہیں نوبل پرائز ملا وہ بھی دوہری شہریت رکھتے تھے ۔پاکستان میں دہری شہریت رکھنے والی دو شخصیات وزیراعظم کے عہدے پر بھی فائز رہی ہیں ۔انہوں نے جو بھی کیا کم ازکم شریف زرداری کی طرح ملک لوٹا نہیں ۔ملک کیلئے سیکورٹی رسک ہمیشہ یہی لوگ رہے ہیں دہری شہریت والے نہیں ۔ دہری شہریت صرف رحمن ملک کے پاس نہیں۔پنجاب کی ایک بڑی شخصیت پر بھی پنجاب اسمبلی کے قائدِ حزب اختلاف نے یہی الزام لگایا ہواہے۔یہ الگ بات ہے کہ ثبوت کیلئے تگ و دو جاری ہے۔سابق سفیر حسین حقانی ،ان کی موجودہ بیگم فرح اصفہانی ،آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا بھی دہری شہریت رکھتے ہیں ۔

بڑے بڑے عہدوں پر فائز بے شمار لوگ دہری شہریت کے حامل رہے ہیں ۔جن کی ملک کے ساتھ وفاداری پر شک کرنا سورج کوسیاہ گولا کہنے کے مترادف ہے۔صوبہ سندھ کے گورنر بھی دہری شہریت رکھتے ہیں۔بلکہ ایم کیو ایم کے قائد اور پاکستانی سیاست کی اہم ترین شخصیت الطاف حسین کے پاس بھی دہری شہریت ہے اور ایم کیو ایم کے تمام قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی ارکان اسی دہری شہریت کی حامل شخصیت کے سوچ اور فکرکے مطابق کام کرتے ہیں یوں وہ تمام ارکان ایک ایسی شخصیت کی وفاداری کرتے ہیں جس کی اپنی پاکستان کے ساتھ وفاداری سپریم کورٹ کے خیال میں مشکوک ہے ۔کیا سپریم کورٹ اس بنیاد پر ایم کیو ایم کو انتخابات میں حصہ لینے سے روک سکتی ہے ۔میرا خیال ہے سپریم کورٹ یہ بات سوچ بھی نہیں سکتی تو پھر ڈاکٹر طاہر القادری نے دہری شہریت حاصل کرکے کونسا گناہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ اتنی سیخ پا ہے کہ اس نے ان کے ساتھ دنیا بھرمیں رہنے والے لاکھوں پاکستانیوں پرملک کے ساتھ وفادار نہ ہونے کا الزام لگادیا ہے ۔سپریم کورٹ اس سلسلے میں دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں سے معافی مانگنی چاہئے۔اسی میں سپریم کورٹ کی عظمت ہے ۔

324 — ڈاکٹر طاہرالقادری زندہ باد

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-324 | ↑ فہرست

ڈاکٹر طاہرالقادری زندہ باد

====================

ڈاکٹر طاہرالقادری زندہ باد

گذشتہ رات ایک بجے میں نے ایک بریلوی عقیدے کے بزرگ کو فون کیا کہ صبح کی نماز پڑھ چکے ہونگے اس وقت ان سے تفصیلی بات چیت اچھے انداز میں ہوجائے گی ۔احوال پوچھنے کے بعد میں نے انہیں کہا” ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف لکھنے والے زیادہ تر لکھنے والے لوگ ایسے ہیں جن کاان کے عقیدے کا اختلاف ہے۔ اسلئے آپ کو چاہئے کہ آپ نواز شریف کی بجائے ڈاکٹر طاہر القادری کا ساتھ دیں۔چیف جسٹس نے ان کی نیت پر شک کر کے اچھا نہیں کیااور ان کی وجہ سے تمام غیر ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کو غیر ملکی قرار دے دیا ہے ۔“تو وہ کہنے لگے”انہوں نے کونسا ایسا کارنامہ سر انجام دیا ہے کہ میں ان کا ساتھ دوں “ میں نے کہا ”ڈاکٹرطاہر القادری اعداد وشمار کے مطابق مختلف یونیورسٹیوں اور اداروں میں 6500 لیکچرز دے چکے ہیں۔انہوں نے 1200 کتابیں تصنیف کی ہیں۔ان کی زیر نگرانی ایک انٹر نیشنل یونیورسٹی اور 42 کالجز کام کر رہے ہیں۔دنیا بھر میں ان کے 600 سکول قائم ہیں۔102 فری ڈسپنسریز کام کر رہی ہیں۔پاکستان کے 20 شہروں میں ایمبولنس سروس موجود ہے۔90 شہروں میں منہاج القران کا تنظیمی نیٹ ورک موجود ہے ۔80 شہروں میں اسلامک سنٹر ز موجود ہیں۔500 یتیم بچوں کے لیے آغوش اور پانچ سو یتیم بچیوں کے لیے بیت ِزہرا کے نام سے فلاحی ادارے قائم ہیں۔اتنا سب کچھ ملک وقوم کے لیے کرنے کے باوجود ان کی وفا داری پہ شک اور ملک و قوم کو لوٹ کر کھا جانے والے وفا دار،حیف ہے ،یہ کس قسم کا انصاف ہے اور آپ بھی انہی لوگوں کے ساتھ ہیں “ تو وہ بزرگ بولے ” ممکن ہے تم ٹھیک ہی کہہ رہے ہو مگر ڈاکٹر طاہر القادری کو اپنی تصویریں کھنچوانے کا بہت شوق ہے اور اسلام میں اس کی ممانعت ہے “میں نے تقریباً سر پیٹتے ہوئے کہا ” حضوراسلام میں صرف اس تصویر کی ممانعت کی گئی ہے جو عبادت کے لیے بنوائی گئی ہو۔حضرت سلیمان علیہ السلام کے متعلق قرآن حکیم میں ہے کہ انہوں نے مختلف علاقوں کے نادرہ کار صناع اپنے ہاں جمع کر رکھے تھے۔

یعملون لہ مایشاء من محاریب وتماثیل(34/13)

یہ حضرت سلیمان  کی منشا کے مطابق ان کے لیے بڑے بڑے خوبصورت محلات تعمیر کرتے اور ان میں مجسمے تراش کر یا تصویریں بنا کر رکھتے تھے۔تماثیل کا لفظ مجسمہ اور تصویردونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ تصاویر اور مجسموں کے لیے ابتداء میں احتیاط برتی گئی کیونکہ اسلام نے بت پرستی کا قلع قمع کرنا چاہا تھا۔ جب مسلم معاشرہ میں بت پرستی کا اندیشہ باقی نہ رہا تو علماء نے اس سلسلہ میں پہلے کی شدت چھوڑ دی اور نرم گوشے پیدا کر لیے۔ بڑے بڑے مدعیان شریعت جو ماضی قریب میں تصویراتروانا تو کیا تصویر دیکھنا بھی حرام سمجھتے تھے۔ اب خوش ہو کر تصویریں کھینچواتے ہیں، اخبارات میں اپنی تصویریں دیکھ کر خوش ہوتے ہیں، ٹی وی پر پروگرام میں حصہ لیتے ہیں اور اپنے جلسوں کی فلمیں بنواتے ہیں ۔جہاں تک مجسمہ سازی کا تعلق ہے کچھ سال پہلے مولانا مودودی کو شاہ فیصل ایوارڈ دیا گیاتھا ۔یہ ایوارڈ کیا تھا اس کے میڈل میں شاہ فیصل مرحوم کی تصویر ڈھلی ہوئی تھی یہ تو تصویر سے آگے بڑھ کر مجسمہ کی ذیل میں آتا ہے۔ اس باب میں بھی حضرت عمر کا عمل بطور مثال پیش کیا جاسکتا ہے ۔ابتدا میں اگرچہ بت پرستی کے استیصال پر زور دیا گیا تھا لیکن چونکہ ذہنیت بدلنا مقصود تھا اس لئے جب مدائن کی فتح کے بعد اسلامی لشکر کسریٰ کے قصر ابیض میں داخل ہوا تو اس میں ادھر ادھر مجسموں کے حسین و جمیل شاہکار نصب تھے ۔حضرت سعد بن وقاص نے انہیں بڑی احتیاط سے محفوظ رکھا اور حضرت عمر نے ان کے اس فیصلے کی تقویت فرمائی اور ان مجسموں کو ضائع ہونے سے بچالیا۔

اسی طرح نقاشی میں مسلمان مصوروں کی بڑی خدمات ہیں چغتائی اور صادقین کے نام آج بھی زندہ ہیں ۔میری تقریر سن کر وہ بزرگ بولے ”اتنے جذباتی نہ بنو۔ڈاکٹر طاہر القادری ٹھیک آدمی نہیں ہیں ۔ انہوں نے کوئی ریاست بچانے والی تحریک شروع کرنے سے پہلے مجھ سے یا دوسرے مشائخ عظام اور علمائے کرام سے مشورہ کیا تھا۔انہیں چاہئے تھا کہ میرے پاس آتے ۔کوئی نذر نیاز دیتے تو ممکن ہے میں ان کے حق میں دعا کرتا۔میں نے پوچھا ”کیا نواز شریف آپ کو نذر نیاز دیتے ہیں “ کہنے لگے ” وہ توصرف میری ہی نہیں تمام علمائے کرام کی خدمت کرتے ہیں۔اللہ ان کو اس بات کا ضرور اجر دے گا“میں نے پوچھا ”آپ کیا سمجھتے ہیں ان کے پاس جو دولت ہے وہ حلال کی ہے “کہنے لگے ” میرے سامنے تو انہوں نے کبھی چوری نہیں کی “ میں نے کہا وہ جو قرآن حکیم میں آیا ہے”اور جو لوگ مال و دولت جمع کرتے ہیں انہیں خوش خبری سنا دو ایک عظیم عذاب کی جس دن تپائی جائیں گی ان کی پیٹھیں، کروٹیں اور پیشانیاں کہ پس چکھو مزا دولت کو سینت سینت کر رکھنے کا“کہنے لگے ۔”زکوٰة ادا کرنے کے بعد جتنی دولت بھی ہو وہ جائز ہے“میں نے کہا ”قرآن حکیم میں یہ بھی آیا ہے کہ اپنی اوسط ضروریات سے زائد جو کچھ ہے دے دو ان کو ۔ جن کا حق ہے “بولے ” حضرت عثمان کے پاس بڑی دولت تھی “ میں نے کہا ”حضرت عثمان وہ دولت کفر سے اسلام میں لائے تھے اور انہوں نے وہ تمام اللہ کی راہ میں تقسیم کر دی تھی۔ حضرت عثمان جب شہید ہوئے تو ان کی ملکیت میں ایک اونٹنی اور دو بکریاں تھیں “غصہ سے مجھے دیکھتے ہوئے سوالیہ انداز میں بولے ”تمہارے خیال میں دولت مند ہونا بری بات ہے“ میں نے کہا ” اگر اچھی بات ہے تو حضور سرورکائنات محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم زندگی کو موت پر سرفراز کرتے ہوئے یہ یادگار الفاظ نہ کہتے کہ ” اے خدا تُو گواہ رہ کہ جب محمد تجھ سے ملنے آیا تو اس کے گھر میں درہم و دینار نہیں تھے “بزرگ بولے”پھر کسی وقت بات کریں گے اب اشراق کی نماز کا وقت ہوگیا ہے “اور فون بند کر دیا۔

325 — آخری بات سنتے جاؤ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-325 | ↑ فہرست

آخری بات سنتے جاؤ

====================

آخری بات سنتے جاؤ

الیکشن کمیشن کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری کی درخواست خارج ہونے کے بعدایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ایک دوست نے کہا ”سارے جج ایک جیسے ہی ہوتے ہیں “جس پر مجھے بہت تکلیف ہوئی اور میں نے اس پر بھرپور احتجاج کیا تومیرے اُس دوست نے مجھے کسی کتاب کے صفحے کی فوٹو کاپی نکال کر تھما دی اس پر لکھا تھا

مولانا ابوالکلام آزاد نے کلکتہ کی ایک عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا

”تاریخ شاہد ہے کہ جب کبھی حکمران طاقتوں نے آزادی اور حق کے مقابلہ میں ہتھیار اٹھائے ہیں تو عدالت گاہوں نے سب سے زیادہ آسان اور بے خطا ہتھیار کا کام دیا ہے۔ عدالت کا اختیار ایک طاقت ہے اور وہ انصاف اور نا انصافی، دونوں کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ منصف گورنمنٹ کے ہاتھ میں وہ عدل اور حق کا سب سے بہتر ذریعہ ہے لیکن جابر اور مستبد حکومتوں کے لیے اس سے بڑھ کر انتقام اور ناانصافی کا کوئی آلہ بھی نہیں۔ تاریخِ عالم کی سب سے بڑی نا انصافیاں میدانِ جنگ کے بعد عدالت کے ایوانوں ہی میں ہوئی ہیں۔ دنیا کے مقدس بانیانِ مذہب سے لیکر سائنس کے محققین اور مکتشفین تک، کوئی پاک اور حق پسند جماعت نہیں ہے جو مجرموں کی طرح عدالت کے سامنے کھڑی نہ کی گئی ہو۔ بلاشبہ زمانے کے کے انقلاب سے عہدِ قدیم کی بہت سی برائیاں مٹ گئیں۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ اب دنیا میں دوسری صدی عیسوی کی خوفناک رومی عدالتیں اور ازمنہ متوسط (مڈل ایجز) کی پراسرار "انکویزیشن" وجود نہیں رکھتیں، لیکن میں یہ ماننے کے لیے تیار نہیں کہ جو جذبات ان عدالتوں میں کام کرتے تھے، ان سے بھی ہمارے زمانے کو نجات مل گئی ہے۔ وہ عمارتیں ضرور گرا دی گئیں جن کے اندر خوفناک اسرار بند تھے لیکن ان دلوں کو کون بدل سکتا ہے جو انسانی خود غرضی اور نا انصاف کے خوفناک رازوں کا دفینہ ہیں ؟ عدالت کی نا انصافیوں کی فہرست بڑی ہی طولانی ہے۔ تاریخ آج تک اس کے ماتم سے فارغ نہ ہو سکی۔ ہم اس میں حضرت مسیح جیسے پاک انسان کو دیکھتے ہیں جو اپنے عہد کی اجنبی عدالت کے سامنے چوروں کے ساتھ کھڑے کئے گئے۔ ہم کو اس میں سقراط نظر آتا ہے، جس کو صرف اس لیے زہر کا پیالہ پینا پڑا کہ وہ اپنے ملک کا سب سے زیادہ سچا انسان تھا۔ ہم کو اس میں فلورنس کے فدا کارِ حقیقت گلیلیو کا نام بھی ملتا ہے، جو اپنی معلومات و مشاہدات کو اس لیے جھٹلا نہ سکا کہ وقت کی عدالت کے نزدیک انکا اظہار جرم تھا۔ میں نے حضرت مسیح کو انسان کہا، کیونکہ میرے اعتقاد میں وہ ایک مقدس انسان تھے جو نیکی اور محبت کا آسمانی پیام لیکر آئے تھے، لیکن کروڑوں انسانوں کے اعتقاد میں تو وہ اس سے بھی بڑھ کر ہیں ؟ تاہم یہ مجرموں کا کٹہرا کیسی عجیب مگر عظیم الشان جگہ ہے جہاں سب سے اچھے اور سب سے بْرے، دونوں طرح کے آدمی کھڑے کئے جاتے ہیں ؟ اتنی بڑی ہستی کے لیے بھی یہ ناموزوں جگہ نہیں !“

میں نے اس تحریر پڑھنے کے بعد اسے کہا ” ممکن ہے دنیا کی سب سے بڑی نا انصافیاں عدالت گاہوں میں ہوئی ہیں مگر پاکستان میں تو عدالت گاہوں نے ایک تاریخ رقم کی ہے، جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے تو جنرل ضیاء کے زمانے میں بھی کئی جج ایسے تھے جنہوں نے ان حکامات کو ماننے سے انکار کردیا تھا جس کی بنا پر جنرل ضیاء نے انہیں بر طرف کر دیا تھا ، جنرل مشرف نے جب پہلی بار مارشل لا ٴلگایا تھاتوجسٹس سعید الزمان صدیقی سمیت کئی جج فار غ کر دئیے تھے کہ انہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا تھا ،جب جنرل پرویز مشرف نے دوسری بار وہی اقدام اٹھایاتو اس مرتبہ عدلیہ نے زیادہ ہمت سے کام لیا ہے اور مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔جج نظر بند ہوئے ۔ عدلیہ بحالی کی تحریک چلی ۔ یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم بنے تو انہوں نے ججوں کی نظر بندی ختم کی ۔نواز شریف نے لانگ مارچ کے ذریعے انہیں دوبارہ ملازمتیں دلوائیں ۔“

میرا دوست کہنے لگا ”عدلیہ بحالی تحریک پر جوپیسے خرچ ہوئے آپ کے خیال میں وہ کہاں سے آئے تھے۔وکلا کے پرل کانٹی نیٹل سے جو لنچ باکس آتے تھے ان کا بل کون ادا کرتا تھا۔“

میں نے فوراًکہا ” میں نہیں مانتا یہ الزام ہے “ میرا دوست ہنس پڑا اور کہنے لگا ”تم کالم نگار لکھتے ہو کہ ڈاکٹر طاہر القادری لانگ مارچ پر چالیس کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔وہ کہاں سے آئے ہیں ان سے حساب لیا جائے ۔کیا جج بحالی تحریک لانگ مارچ مفت ہوگئے تھے ۔ اچھاکوئی ایسا ثبوت دوکہ اس کیلئے کبھی وکلا نے کہیں چندہ کیا ہو۔آخرجو اربوں روپے کے اخراجات ہوئے وہ کہیں سے تو آئے ہونگے “میں نے کہا ”ہاں صاف صاف الزام لگادو کہ وہ رقم بھی نواز شریف نے فراہم کی تھی “وہ کہنے لگے ” اچھا یہ بتاؤ گذشتہ دنوں جو اصغر خان کیس کا فیصلہ آیا تھا عدلیہ نے اس پر عمل درآمد کیوں نہیں کرایا۔اس سوال کو بھی چھوڑو۔ یہ بتاؤ کہ نیب کے چیئرمین نے صدر کوسپریم کورٹ کے خلاف توہین آمیز خط لکھا تھااور لگ رہا تھا کہ سپریم کورٹ اس کے خلاف کوئی فیصلہ ضرور دے گی مگر سپریم کورٹ کا مزاج کیوں بدل گیا “میں نے کہا ” میرے دوست تم بہت غلط الزام لگا رہے ہو ۔ تمہارے ساتھ اس موضوع پر بات نہیں ہوسکتی۔

326 — اقتدار کا مُک مُکا

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-326 | ↑ فہرست

اقتدار کا مُک مُکا

====================

اقتدار کا مُک مُکا

نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان مُک مُکا کی تاریخ کچھ زیادہ پرانی نہیں۔ بس ایک ڈیڑھ دہائی پر محیط ہے۔ اس کا آغاز جیل میں ہوا جہاں نوازشریف نے آصف زرداری سے ماضی کی غلطیوں کی معافی مانگی اور آصف زرداری نے ایک بادشاہ کی طرح دوسرے بادشاہ کو فراغ دلی کے ساتھ معاف کر دیا بلکہ سینے سے لگا لیا۔ نوازشریف جب جیل سے جدہ پہنچے تو اس وقت بے نظیر بھٹو لندن میں تھیں انہوں نے آصف زرداری کے کہنے پر نوازشریف کے ساتھ مستقبل میں مُک مُکا کی گفت و شیند شروع کی ۔ رفتہ رفتہ دونوں رہنما ایک دوسرے کے بہت قریب آگئے۔

دنیا بھر میں پیپلزپارٹی کے لوگوں نے نون لیگ کے لوگوں کو گلے لگانا شروع کردیا۔ ایم آر ڈی نام کے اتحاد میں دونوں جماعتیں شامل ہو گئیں تقریباً ایک سال کے بعد میثاق ِ جمہوریت کا دن آگیا یعنی مُک مُکا کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا پھر محترمہ بے نظیر بھٹو اور پرویز مشرف میں مذاکرات ہوئے اور این آر او وجود میں آیا۔ بے نظیر بھٹو اور نوازشریف کی جلاوطنی ختم ہوئی اور دونوں پاکستان پہنچنے میں کامیاب ہو گئے اور نواز شریف نے انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا مگر محترمہ بے نظیر بھٹو کے کہنے پر پھر الیکشن لڑنے پر آمادہ ہو گئے پھر محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کر دی گئیں یہ خبر نوازشریف کیلئے بہت زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوئی وہ اسی وقت اس اسپتال میں پہنچے جہاں محترمہ بے نظیر بھٹو کی لاش پڑی ہوئی تھی اور نوازشریف نے دوبارہ انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا مگر آصف زرداری کے مجبور کرنے پر پھر انتخابی عمل کا حصہ بن گئے۔ مل کر حکومت بنائی حتیٰ کہ آصف زرداری کے کہنے پر پرویز مشرف سے نون لیگ کے وزراء نے بھی حلف اٹھا لئے لیکن پھر یہ طے پا گیا کہ پنجاب کی حکومت نون لیگ کے پاس رہے گی اور وفاق میں نون لیگ اپوزیشن کا رول ادا کرے گی تاکہ کوئی پارٹی سامنے نہ آسکے اور یوں مُک مُکا کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ ہر معاملہ میں بظاہر پیپلزپارٹی اور نون لیگ ایک دوسرے کی مخالف پارٹیوں کے طور پر کام کرنے لگیں لیکن ہر معاملہ اپوزیشن کو ساتھ رکھ کر طے کیا گیا قومی اسمبلی میں پاس ہونے والے تمام بل دونوں پارٹیاں مل کر بناتی رہیں۔ پنجاب میں بھی پیپلزپارٹی اور نون لیگ میں کسی غلط فہمی کی بنیاد پر ایک مرتبہ گورنر راج لگا دیا گیا تھا مگر جلد وہ غلط فہمی دور ہوگئی تھی اور مُک مُکا کا سلسلہ جاری رہا تھا۔ مُک مُکا سے ہی نوازشریف کو وزیر اعظم بنانے کیلئے یہ قانون پاس ہوا کہ کوئی شخص تیسری مرتبہ وزیر اعظم بن سکتا ہے یہ الیکشن کمیشن بھی مُک مُکا ہی کا نتیجہ ہے جس کی حفاظت کیلئے نون نے دھرنا دیا۔ نیب کا چیئرمین بھی مُک مُکا سے لگایا گیا تھا جو آج کل دونوں پارٹیوں کی کرپشن کا نگہبان بنا ہوا ہے۔ آئین میں جتنی ترامیم ہوئیں مُک مُکاسے ہی ہوئیں اور مُک مُکا کے مطابق اس مرتبہ حکومت کرنے کی باری نون لیگ کی ہے۔

آنے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی اچھی طرح جانتی ہے کہ وعدہ کے مطابق وفاق میں نون لیگ نے ہی حکومت بنائی ہے لیکن مسئلہ وہاں خراب ہوگیا ہے کہ عوام کو آزاد میڈیا نے اس مُک مُکا کی خبر دے دی اور لوگ سوچنے لگے کہ اگلی مرتبہ یہی لوگ اقتدار میں آگئے تو ان کا کیا حشر ہوگا عوام پنجاب میں نون لیگ کی حکومت کو دیکھ چکے ہیں سو عوام نے عمران خان کی طرف دیکھنا شروع کر دیا اوپر سے ڈاکٹر طاہر القادری تشریف لائے ہیں اور نون لیگ پریشان حال ہوگئی کہ ہماری باری پر یہ کیا عذاب نازل ہونے لگے ہیں۔ پیپلزپارٹی کو کچھ زیادہ پریشانی اس لئے نہیں ہے کیونکہ وہ لوگ جانتے ہیں کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ہم نے جو کچھ کیا ہے اس کے بعد عزت کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھنا ہمارے لئے بہت بڑی بات ہوگی جیسا کہ مُک مُکا میں طے ہے مگر پھر رضا ربانی نے مُک مُکا کا بھرم رکھتے ہوئے یہی کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ طویل المیعاد نگران حکومت لانے کی کوشش کی جاری ہے اور نوازشریف بھی بار بار یہی کہہ رہے ہیں مگر دونوں رہنماؤں نے اس سلسلے میں کوئی وضاحت نہیں کی کہ وہ کون لوگ ہیں جو ان کے مُک مُکا کے درمیان رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دونوں پارٹیاں جو اقتدار میں ہیں وہ یہ الزام لگا رہی ہیں،کس پر لگا رہی ہیں یقینا فوج پر یہ الزام لگایا جا رہا ہے۔ میرا خیال ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف کو فوری طور پر ان بیانات کی وضاحت کرنی چاہئے کہ یہ لوگ فوج کو پھر کیوں سیاست میں ملوث کر رہے ہیں۔

جہاں تک مُک مُکا کی روح کا تعلق ہے تو یہ مُک مُکا اپوزیشن اور حکومت کے درمیان طے پایا ہے کہ دونوں اپنی اپنی حیثیتیں برقرار رکھتے ہوئے اس مُک مُکا پر عمل پیرا رہیں گی۔ دراصل دو پارٹیاں یہ سمجھتی ہیں کہ پاکستان میں پچھلے تیس چالیس سال سے دو طرح کا ووٹ بینک وجود میں آچکا ہے ایک بھٹو کی سوچ سے وابستہ ووٹ بینک اور دوسرا اس کا مخالف ووٹ بینک۔ نواز شریف مخالف ووٹ بینک پر قبضہ جمائے رکھنا چاہتے ہیں اور آصف زرداری بھٹو کے نام کو کیش کراتے رہنا چاہتے ہیں۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس حوالے سے دونوں پارٹیاں غلط فہمی کا شکار ہیں۔ عوام بہت باشعور ہو چکے ہیں وہ جان گئے ہیں کہ پیپلز پارٹی اب بھٹو کی نہیں زرداری کی پارٹی ہے اور مسلم لیگ وہ مسلم لیگ نہیں جو قائداعظم محمد علی جناح کی مسلم لیگ تھی یہ نون لیگ ہے یعنی نوازشریف لیگ ۔سو اس مرتبہ دونوں پارٹیوں کی عوام چھٹی کرانے کا منصوبہ بنا چکے ہیں صرف ایک مسئلہ ہے کہ کچھ علاقوں میں ایسے قانون شکن لوگ امیدوار بن کر سامنے آجاتے ہیں جن کے سامنے غریب عوام مجبور ہو جاتے ہیں، سو کوشش یہ کی جا رہی ہے کہ قانون شکن لوگ امیدوار نہ بن سکیں اور اس باب میں ٹیکس نادہندگان کو ہی الیکشن سے باہر نکال لینا بہت بڑی بات ہوگی کیونکہ اس عمل سے موجودہ اسمبیلوں میں ستّر فیصد لوگ آوٹ ہوجائیں گے۔

327 — حالات کی نزاکت

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-327 | ↑ فہرست

حالات کی نزاکت

====================

حالات کی نزاکت

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ’’کچھ لوگ جو کافی عرصے سے ملک سے باہر بیٹھے ہیں اور دشمن ایجنسیاں، ملک توڑنے کی بات کرتے ہیں، ملک اور فوج کے خلاف باتیں کرتے ہیں، عنقریب ان لوگوں تک بھی قانون کی گرفت ہو گی۔‘‘ بلوچستان کے حالات خراب کرنے کیلئے اسوقت اربوں ڈالر کی فنڈنگ مارکیٹ میں موجود ہے۔

قصہ وہی ہزار داستان والا ہے۔ صدیوں سے بادشاہ انسانی خون کی قیمت پر اپنے خزانے بھرتے چلے آرہے ہیں۔ بس خزانوں کی زمینیں اور شکلیں بدلتی رہتی ہیں۔ انسان کا ماضی ٹھوس شکل میں سفید اور زرد سونے کی ایک بڑی ’’لوٹ‘‘ کی داستان ہے۔ اور انسان کا حال بہتے ہوئے کالے سونے کے خزانوں اور دوسری قیمتی معدنیات پر قبضے کا قصہ ہے۔ بلوچستان کو بھی کئی برسوں سے اسی قصے کا حصہ بنایا جارہا ہے۔ تیل اور گیس کے خزانوں پر تو پہلے سے عالمی لٹیروں کی چشمِ ہوس گیر لگی ہوئی تھی۔ جب سے گوادر کو چین کے حوالے کیا گیا ہے اسے سونے کی بندرگاہ کہا جا رہا ہے اور مجھے اس کے دروازے پر امریکہ۔ بھارت۔ اسرائیل اور کئی دوسرے ممالک کی دستک صاف سنائی دے رہی ہے۔ یہ اسی دستک کا کمال ہے کہ پھر کچھ قومیت کی قربان گاہ پر نثار ہونے کیلئے بلوچ ہتھیلیوں پر سروں کو سجا کر گھروں سے نکل پڑے ہیں۔ یقیناً ہم انہیں بارود بھری آواز سے لوٹ جانے کا مشورہ نہیں دے سکتے۔ ہم بلوچستان کی زندگی جو محبت اور اخوت سے عبارت تھی اسے ظلم و بربریت کی داستان نہیں بنا سکتے ہمیں اس بہتے ہوئے زخم کا مداوا کرنا ہوگا۔

دراصل یہ بہتا ہوا، گلتا ہوا زخم اس زندگی کی عطا ہے جو چم چم کرتی کاروں اور لش لش کرتے بنگلوں میں رہتی ہے۔ جو سربلند پہاڑوں کی مشکل مشکل پگڈنڈیوں کو نہیں جانتی جس نے غیرت مندوں کے ٹوٹے پھوٹے گھروندوں میں بھول کر بلکہ کبھی بھٹک کر بھی قدم نہیں رکھا۔ علم و قلم سے دور آگ جھلساتی دوپہروں جیسی اس زندگی پردکھ کے سائے ہر وقت تھرتھراتے رہتے ہیں۔ کہیں کسی کے معصوم سے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں۔ کہیں کسی کی بیوی بیمار ہے تڑپ رہی ہے۔ یہ زندگیاں بڑی اذیت ناک ہیں۔ بڑی بے رحم اور ظالم ہیں۔ زندگیاں نہیں۔ حالات کے شکجے میں جکڑی ہوئی عمریں ہیں۔ یہ لمحوں کا بہتا ہوا دریا ہے۔ لوگ جس کے دھارے پر بے بس تنکوں کی طرح بہے جارہے ہیں۔ مجھے اسلام آباد کے ای سیون کی کوٹھیوں سے بلوچستان میں مرنے والوں کے لہو کی بو آتی ہے۔ مجھے پھر مشرقی پاکستان یاد آنے لگا ہے جسے صرف اور صرف ہماری ہوسِ اقتدار نے ہم سے جدا کیا ہے۔ کبھی سوچا ہے ہم نے کہ کیوں مشرقی پاکستان میں رہنے والے پاکستانیوں نے پاکستانی ہونے سے بھی انکار کردیا۔ قصہ صرف اتنا ہے کہ پاکستان کے جسم کا وہ حصہ جس میں ستاون فیصد آبادی تھی۔ جسے ہم مشرقی پاکستان کہتے تھے ان کی عددی اکثریت سے ہم نے روزِ اول سے خوف کھانا شروع کردیا تھا۔ پہلے ہم نے اپنے چاروں صوبوں کو توڑ کر ون یونٹ اس لئے بنایا کہ صوبہ مغربی پاکستان بمقابلہ مشرقی پاکستان کھڑا کردیں۔ مگر جب ہم نے دیکھا کہ اب بھی جمہوریت کے مسلمہ اصول کے مطابق بالغ رائے دہی پر الیکشن ہوتے ہیں تو مشرقی پاکستانیوں کی تعداد زیادہ ہے تو ہم نے جمہوریت کا منہ چڑانے کیلئے یہ فارمولا ایجاد کیا کہ دونوں صوبوں سے برابر کی تعداد میں نمائندے منتخب ہونگے۔ یوں ستاون فیصد اور تینتالیس فیصد کا حیرت انگیز اصول نکالا گیا۔ مغربی پاکستان کا ایک ووٹ مشرقی پاکستان کے تقریباً ڈیڑھ ووٹ کے برابر شمار کیا جانے لگا ان غریبوں نے یہ بات بھی قبول کرلی۔ پھر ہم نے مارشل لا لگادیا۔ اور جب مارشل لا کے بعد ملک کے پہلے جنرل انتخابات ہوئے اور مشرقی پاکستان کو واضح اکثریت حاصل ہوگئی تو ہم نے وہاں اقتدار منتقل نہ کیا۔ بے انتہا قتل و غارت کے بعد بالآخر وہ حصہ ہم سے علیحد ہ ہوگیا۔

سچ یہی ہے کہ ہمارے صاحبانِ اقتدار کی ہوسِ اقتدارنے مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بننے پر محبور کر دیا تھا اور اب کچھ ایسا ہی بلوچستان میں ہو رہا ہے اس میں بھارت کی کارستانیاں واضح طور پر دکھائی دے رہی ہیں۔ بے شک میں ان لوگوں میں سے ہوں جو بھارت اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں مگر دوستی دونوں طرف سے ہوا کرتی ہے، دوستی کیلئے بھارت کو بھی اپنا رویہ بدلنا ہوگا سو مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا۔ اسی میں دونوں ممالک کی بقا ہے۔ کیونکہ یہ دشمنی دونوں ملکوں کے عوام کیلئے بہت خوفناک ہے۔ دونوں طرف لوگ بھوکوں مر رہے ہیں۔ دونوں اپنے وسائل ہولناک سے ہولناک تر اسلحہ تیار کرنے پر پھونک رہے ہیں۔ ہم عجیب پڑوسی ہیں۔ دونوں کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔ بے خوابی نے ہمارے اعصاب توڑ دئیے ہیں۔ کسی کو ممکن ہے اونگھ آجائے اور انگلی ٹریگر دبا بیٹھے۔ تو پھرکیا ہو گا۔ کچھ بھی نہیں بچے گا کیونکہ دونوں ممالک عوام کے منہ سے نوالے چھین چھین کر ایٹمی قوت بن چکے ہیں یہ بات بھارت کو بھی سمجھنی چاہئے مگر کیا کریں وہاں بھی تو نریندر مودی کی حکومت ہے۔

اب ایک اور محاذِ جنگ بھی ہمارے لئے تیار کیا جارہا ہے۔ افغانستان کے بارڈر پر اگرچہ ہم کوئی جنگ نہیں لڑنا چاہتے۔ افغانی ہمارے بھائی ہیں مگر دنیا ایسے حالات پیدا کررہی ہے کہ پاکستان پر حملہ مشرقی سرحدوں کیساتھ ساتھ شمال مغربی سرحدوں سے بھی ہوگا اور یہ حملہ اگر افغانی فورسز نے نہ کیا تو داعش کے لوگ کریں گے جنہیں خاص طور پر افغانستان پہنچایا گیا ہے ۔

ان سب حملوں سے خوفناک حملہ اندر سے ہوگا۔ اداروں اور عوام میں لڑائی کرنے کی مہم شروع ہے۔ اگر اس کا فوری طور پر کوئی سدباب نہ کیا گیا توحالات خرا ب ہو سکتے ہیں۔ انہی حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہی نواز شریف پاکستان آئے ہیں۔ نیب کورٹ میں پیش ہو گئے ہیں۔

328 — کامران فیصل کی لاش

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-328 | ↑ فہرست

کامران فیصل کی لاش

====================

کامران فیصل کی لاش

مشتاق بٹ پیپلزپارٹی کے بہت پرانے جیالے ہیں۔ پڑھے لکھے نہیں ہیں مگر سیاست پر بہت گہری نظر رکھتے ہیں۔ ان کی ملاقاتیں ذوالفقار علی بھٹو سے رہی ہیں آج کل وہ یہاں برطانیہ میں میرے پاس ہوتے ہیں اور میری غیر موجودگی میں میرے بچوں کا خیال رکھتے ہیں ان کے ساتھ اکثر پاکستانی سیاست پرگفت و شنید ہوتی رہتی ہے۔ ان سے کامران فیصل کی موت کے حوالے سے بات ہوئی تو کہنے لگے ”یہ بات تو طے ہے کہ کامران فیصل نے خودکشی کی ہے“۔ میں نے حیرت سے پوچھا کہ اس کے قتل کے سلسلے میں یہ جو اتنے ثبوت مل رہے ہیں، تو کہنے لگے ”پاکستان میں ان کی کوئی حیثیت نہیں یہی ثابت ہونا ہے کہ کامران فیصل نے خودکشی کی ہے“۔ میں نے زچ ہو کر کہا ”کوئی دلیل بھی تو دیں“ تو ہنس پڑے اور بولے”آپ کو پتہ ہے نا نیب نے سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں رینٹل پاورکیس میں کرپشن کے دوالگ الگ ریفرنس تیارکئے ہیں۔ ایک ریفرنس میں 22/اور دوسرے میں16/افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔آپ جانتے ہیں یہ لوگ کون ہیں۔ ان ریفرنسوں میں وزیر اعظم پرویز اشرف کے علاوہ جو ملزمان ہیں ان میں سابق وزیرخزانہ شوکت ترین، سابق سیکریٹری خزانہ سلمان صدیق، سابق سیکریٹری وزارت پانی وبجلی شاہد رفیع، سابق سیکریٹری سعیدالظفراوراسی سطح کے بڑے بڑے لوگ شامل ہیں۔ چار رینٹل پاور کمپنیوں کے مالکان بھی ہیں جو اربوں کھربوں پتی لوگ ہیں“۔ وہ یہاں پہنچ کر چپ ہو گئے اور میں نے کہا ان لوگوں کے ملزم ہونے کا کیا تعلق ہے کہ کامران فیصل نے خودکشی کی ہے۔ بٹ صاحب کھل کر ہنس دیئے اور کہنے لگے” آپ بڑے سادہ ہیں ذرا سوچئے کہ یہ ثابت ہوگیا کہ کامران فیصل کو قتل کیا گیا ہے تو تین سو دو کا مقدمہ انہی لوگوں کے خلاف بنے گا اور ان میں چیئرمین نیب بھی شامل ہوں گے جو ایک سابق ایڈمرل بھی ہیں۔ کیا پاکستان میں ممکن ہے کہ اتنے بڑے بڑے لوگوں کے خلاف قتل کے مقدمے درج ہوسکیں“۔ میں نے کہا ”بٹ صاحب ذوالفقار علی بھٹو کو بھی اسی طرح قتل کے جرم میں پھانسی دی گئی تھی“۔ بٹ صاحب بولے”بھٹوکو تو امریکہ نے شہید کرایا تھا جنرل ضیاء کی کیا جرأت تھی اور بے نظیر بھٹو کی شہادت بھی امریکہ کے اشارے پر ہوئی ہے، بیچارہ پرویز مشرف تو کٹھ پتلی تھا“۔ میں نے کہا ”بٹ صاحب آپ ابھی تک پرانے زمانے میں رہتے ہیں، وقت بدل چکا ہے آپ کو علم ہے کہ وزیر اعظم سمیت رینٹل پاور کیس کے 19 ملزمان کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے۔ ملک بھر کے ایئر پورٹس پر امیگریشن حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور ایئر پورٹس پر وی آئی پیز گیٹ بند کر دیئے گئے ہیں“۔ بٹ صاحب بولے ”اللہ آپ کی زبان مبارک کرے مگر میں اتنا جانتا ہوں کہ جس دن ان میں سے کسی نے جانا ہوا چیف جسٹس خود ایئرپورٹ پر تشریف لے آئیں تو پھر بھی اسے نہیں روک سکیں گے“۔

بٹ صاحب کی مایوسی بھری گفتگو سے بیزار ہو کر میں نے کمپیوٹر آن کیا تو روزنامہ جنگ کے صفحات سے اطلاع ملی کہ کامران فیصل کی لاش کو قبضے میں لینے کی کشمکش شروع ہو چکی ہے اور مجھے خیال آیا کہ شاید اس بات کا مقتول کے ورثا کو پہلے سے خطرہ تھا اس لئے انہوں نے قبر پر گارڈز کی تعیناتی کیلئے درخواست دی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ نے وہاں سیکورٹی فراہم کردی تھی۔خبر یہ تھی کہ قتل یا خودکشی کے معمے کو حل کرنے کیلئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے وفاقی حکومت سے قبر کشائی کی اجازت مانگی تھی جو نہیں دی گئی ۔الٹا جواب میں یہ کہا گیا ہے کہ خود وفاقی حکومت نے قبر کشائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔سوال پیدا ہوتا ہے جب وفاقی حکومت نے لاش سے نمونے حاصل کرکے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو ہی بھیجنے ہیں تو خود اس ادارے کو قبر کشائی کی اجازت کیوں نہیں دی گئی۔ یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ ایسے فرانزک ٹیسٹوں کیلئے پاکستان میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہی ایک واحد ادارہ ہے۔ لگتا ہے کہ وفاقی حکومت کو اس بات کا ڈر ہے کہ کہیں کامران فیصل کی لاش اپنے قاتل کا نام نہ بتا دے۔ میرے خیال کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی شراکت کے بغیر وفاقی حکومت کی طرف سے قبر کشائی کا معاملہ مشکوک ہے سپریم کورٹ فوری طور پر اس معاملے میں دخل اندازی کرے بلکہ غیرملکی فرانزک ماہرین بھی بلالئے جائیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔

دراصل وفاقی حکومت اور اس کے تحقیقاتی اداروں میں کام کرنے والے اس کیس میں بہت بری طرح پھنس چکے ہیں ۔بڑی بڑی مچھلیوں کو بچاتے بچاتے چھوٹی چھوٹی مچھلیوں کی ملازمتیں داؤ پر لگ چکی ہیں۔اب اگرلاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم ہوتا ہے اوراس سے حاصل ہونے والے شواہد پوسٹ مارٹم کی پہلی رپورٹ کے برعکس ہوتے ہیں تو اسلام آباد کے چھ ڈاکٹر وں کی نوکری نہ چیئرمین نیب بچا سکے گا اور نہ وزیر اعظم پاکستان۔ اب صدر زرداری ان کیلئے کوئی آرڈیننس جاری کرنے سے تو رہے کیونکہ ایک جرم تو ان ڈاکٹروں کا پہلے ثابت ہوچکا ہے کہ انہوں نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو فرانزک رپورٹ کے لئے نامکمل جسمانی نمونے بھیج کر کہا کہ پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ فرانزک رپورٹس کے بعد جاری کی جائے گی پھر کامران فیصل کی لٹکی ہوئی لاش کی ویڈیو فوٹیج جو ہر پاکستانی کے موبائل فون میں موجود ہے۔اس کے بارے میں ویڈیو فرانزک کے ماہرین کیا کہتے ہیں ۔وہ موبائل فوٹیج کس نے بنائی تھی وہ خود سامنے کیوں نہیں آیا ،اس فوٹیج سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ لاش اسی لئے پولیس کے آنے سے پہلے اتار لی گئی تھی کہ اس کے میز پر پڑے ہوئے پاؤں صاف بتا رہے تھے کہ رات کو اس کمرے میں کیا ہوا تھا۔ وہ کمپیوٹر جو کامران فیصل استعمال کرتا تھا کیا وہ بھی کسی کمپیوٹر فرانزک کے ماہر کو دیا گیایا نہیں، اگر دیا گیا تو اس نے کیا رپورٹ دی ہے۔ اسلام آباد میں ایف آئی اے کے پاس کمپیوٹر فرانزک کا پورا شعبہ موجود ہے۔

اور پھر اس کیس کی بنیاد پر جو خط چیئرمین نیب نے سپریم کورٹ کے خلاف صدر مملکت کو تحریر کیا ہے، اس پر سپریم کورٹ کا رویہ کیسا ہوگا۔ یہ سوال بھی بڑا خوفناک ہے کہ ایسا کیا معاملہ ہے کہ چیئرمین نیب نے سپریم کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔ یہ کتنا خطرناک عمل ہے اس کے نتائج سے چیئرمین نیب اچھی باخبر ہیں پھر آئندہ آنے والی نگران حکومت اس کیس کو کس انداز میں دیکھے گی اور بھی بہت سے سوال ہیں جو تمام صدر ہاؤس کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ سنا ہے صدر ہاؤس میں بلائیں ٹالنے کیلئے ہر ایک دو ہفتوں بعد کالے بکروں کی قربانی دی جاتی ہے۔ لگتا ہے اس مرتبہ بیچارے راجہ پرویز اشرف کی قربانی دی جائے گی۔

329 — دھرنا یا پکنک

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-329 | ↑ فہرست

دھرنا یا پکنک

====================

دھرنا یا پکنک

گذشتہ دنوں ن لیگ کے ایک لیڈر نے اپنے دھرنے کے حق میں دلیل دیتے ہوئے کہاکہ اس دھرنے سے خواب گاہِ دماغ کی کھڑکیوں پر لٹکتے ہوئے باریک پردے ہوا کے زیر و بم کے ساتھ جاگ جاگ جائیں گے۔ کمرے میں اونگuتی ہوئی ہلکی نیلی روشنی لہرا لہرا جائے گی۔صبحِ وطن کی شعاعیں پچھلی گلی سے نکل نکل کر دیواروں کے کینوس پرالٹی ترچھی لکیریں کھینچنے لگیں گی۔زمانہ بدل جائے گا۔شہر تبدیل ہو جائیں گے۔ ملک کی تقدیر سنور جائے گی ،رات اور دن میں تقسیم کا عمل شروع ہوگا۔ایک نیا مستقبل وجود میں آئے گا ۔ یہ دھرناایک نئے دور کی تمہید بنے گا ۔ قوس قزح پر زندگی کے پھول کھلنے لگیں گے۔آسمان پر کچھ لکھا جا رہا ہے۔ہمارے ارد گرد کوئی خوشنما کہانی بُنی جا رہی ہے۔حالات کی قبر سے زندگی کی کونپل ابھر نے والی ہے۔

اور آج جب اس دھرنے کا پہلا دن ہے مجھے ایسا لگتا ہے کہ ن لیگ کا دھرناچیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ ن لیگ کا آئندہ الیکشن میں مقابلہ کسی اور پارٹی سے نہیں ڈاکٹر طاہر القادری سے ہے جوخود الیکشن لڑنے کا ارادہ بھی نہیں رکھتے ۔آئیے ذرا دونوں دھرنوں کا موازنہ کرتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے میں وزیر داخلہ کو شیطان ملک کے نام سے پکارگیا اور نواز شریف کے دھرنے میں رحمن ملک کے حق میں نعرے لگائے جاتے رہے۔ ن لیگ کے دھرنے کا مقصد الیکشن کمیشن کو مضبوط بناناہے جب کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے کے مطالبات میں ایک شق الیکشن کمیشن کو تحلیل کرنے کے متعلق بھی تھی کہ یہ الیکشن کمیشن اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مُک مُکا کے نتیجے میں وجود میں آیا ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے میں لاکھوں لوگ تھے جب کہ اچانک ن لیگ نے اپنے سیکڑوں کے دھرنے کومارچ میں بدل دیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ آئے ہوئے لوگ پانچ دن ہر طرح کے موسم کی سختیاں برداشت کرتے ہوئے اپنی اپنی جگہ پر جمے رہے جب کہ ن لیگ کے دھرنے کو پہلی بارش ہی بہا کر لے گئی ۔

ن لیگ نے اپنے دھرنے کے جومطالبات پیش کئے ان کی روح میں اس کے سوا کچھ نہیں تھا حکومت طاہر القادری کے ساتھ کیا ہوا معاہدہ فوری طور پر ختم کردے ۔جماعت اسلامی اور کچھ دوسری جماعتیں اس دھرنے میں اس لئے شریک ہوئی ہیں کہ کراچی میں ووٹر لسٹیں درست نہیں بن رہیں اور چیف الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں کرانے سے بھی انکار کر دیا ہے۔آخر میں ن لیگ نے دھرنا کا مقصد الیکشن کمیشن سے اظہارِ یک جہتی قرار دے دیا کہ الیکشن کمیشن آئین کے تحت وجود میں آیا ہے وہ اس میں کوئی تبدیلی نہیں لانے دیں گے۔ ایسی صورت حال میں ن لیگ کی پوزیشن عجیب ہے ایک طرف وہ اپنی شریک جماعتوں کے اس مطالبہ کی بھی حمایت کررہی ہے کہ کراچی میں الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرائے اور دوسری طرف الیکشن کمیشن جو کچھ کررہا ہے اس کے حق میں بھی ہے اور الیکشن کمیشن کے ہاتھ مضبوط بھی کرنا چاہتی ہے ۔یہاں کئی سوال جنم لیتے ہیں کیا الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنے کیلئے ن لیگ کو کسی دھرنے کی ضرورت تھی ۔کیا طاہر القادری کے دھرنے کا تاثرختم کرنے کیلئے نون لیگ نے بغیر کسی اہم مقصدکے اس دھرنے کا اعلان کیاتھا۔کیا دھرنے کا کوئی اہم مقصد تھا ہی نہیں۔یادداشت میں شامل مطالبات کے متعلق سن کرفاقی وزیر اطلاعات بھی یہ پوچھنے مجبور ہوگئے کہ کیا ن لیگ کا دھرنا الیکشن کمیشن کے حق میں ہے یا اس کے خلاف۔نون لیگ اس سوال کا کیا جواب دے کیونکہ وہ خلاف ہے بھی اور نہیں بھی ۔ دراصل قصہ یہ ہے کہ نون لیگ اس مروجہ الیکشن کمیشن کے حق میں ہے جس کے تحت چوروں لٹیروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہے اور اس الیکشن کمیشن کے خلاف ہے جو آئین کی دفعہ 62 اور 63 کو درمیان میں لے آئے اور مہینہ بھر تحقیق کرائے کہ امیدوار ٹیکس چور تو نہیں اس نے بجلی یا گیس کا بل ادا کیا یا نہیں وغیرہ وغیرہ ۔

ن لیگ نے الیکشن کمیشن کو جو یادداشت پیش کی ہے کیا وہ یادداشت اسمبلی میں بیٹھ کر الیکشن کمیشن کو بھیجتے تو اس کی کیا زیادہ اہمیت نہ ہوتی اس کام کے لئے اتنے لوگوں کو تکلیف دینے کی ضرورت کیوں پڑی۔اور پھر اس میں کئی ایسے مطالبات درج ہیں جن کا الیکشن کمیشن سے کوئی تعلق نہیں۔ الیکشن کمیشن بھلا کون سے اختیار کے تحت گورنرز کو ہٹائے گا یا سندھ اور بلوچستان میں ایوزیشن لیڈر کی تقرری کرائے گا۔آئین کے تحت جو اختیارات ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن میں دئیے ہیں ان میں کوئی ایسا اختیار موجود نہیں تو پھر یہ مطالبہ الیکشن کمیشن سے کیوں کیا گیا۔ن لیگ کے لیڈران حتیٰ کہ چوہدری نثار تک خود یادداشت پیش کرنے الیکشن کمیشن کیوں نہیں گئے۔ایک سوال یہ بھی ابھر کر سامنے آیا کہ کیا پھر کسی معاہدہ کے تحت ن لیگ نے اپنے دھرنے اور مطالبات کی شکل بدل دی ہے۔دوسری طرف الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا ہے کہ انتخابی نشانات حاصل کرنے کیلئے صرف وہی پارٹیاں درخواست دے سکتی ہیں جنہوں نے اپنی پارٹی کے اندر انتخابات کرائے ہیں اور الیکشن کمیشن کے مطابق100کے قریب پارٹیاں ایسی ہیں جنہوں نے اپنی پارٹی انتخابات نہیں کرائے ۔یقینا ان میں ن لیگ بھی شامل ہے ۔

معاملات کس ڈگر پر جارہے ہیں ۔ابھی چند روز کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ عوام ن لیگ اور دوسری جماعتوں کے اس دھرنے کے ڈرامہ کو حیرت اور پریشانی دیکھ رہے ہیں کہ وہ لوگ جن کے ہاتھوں میں ملک اور قوم کی باگ و ڈور ہے یہ کیا تماشا کررہے ہیں ۔یہ احتجاج تھا یا چند سیاسی پارٹیوں کی کوئی پکنک تھی ۔جس میں حکومت نے پکنک منانے والوں کوچھتریاں بھی فراہم کیں ۔اس پکنک میں نواز شریف اور شہباز شریف نے شرکت کیوں نہیں کی۔میرا خیال ہے کہ ن لیگ کی سمجھ میں نہیں آرہا کہ کس طرح وہ دوبارہ اقتدار میں آسکتی ہے ۔اسے لگ رہا ہے کہ وفاق میں تو کجا اسے دوبارہ صوبے میں حکومت بنانے کا بھی موقع نہیں ملے گا۔ن لیگ کیلئے پنجاب میں عمران خان ہی کافی تھے اوپر سے ڈاکٹر طاہر القادری بھی آگئے ہیں۔

330 — جمہوری مافیا

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-330 | ↑ فہرست

جمہوری مافیا

====================

جمہوری مافیا

عیسی خیل میں پچھلے اٹھارہ گھنٹوں سے بجلی نہیں ہے ۔

کامونکی میں ایک عورت نے اپنے معصوم بچے کے ساتھ خود کشی کرلی ہے۔

کراچی میں گذشتہ سال دوہزارسے زائدافراد قتل ہوئے ہیں ۔

بلوچستان میں حکومتی عمل داری کوئٹہ تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔

کوئٹہ میں 87لاشوں کا چار دن تک احتجاج جاری رہا

مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی اٹیمی حملے سے بچاؤ کے اقدامات کی تشہیری مہم شروع کردی گئی۔

روپیہ گرتے گرتے ایک امریکی سینٹ کے برابر آگیا

میران شاہ کے قریب ڈرون حملے میں چار بچے اور دو عورتیں ہلاک ہوگئیں۔

سلالہ چوکی ٹیٹو کے حملے میں تباہ ہوگئی۔

ملالہ کو اس لئے گولی ماری گئی ہے کہ یہ لڑکی بڑی ہوکر اسلام دشمن قوتوں کا ساتھ دے گی ۔ تحریک طالبان پاکستان۔

بازار سے چینی غائب ہوگئی ہے۔

آٹے کی قیمت میں پچاس فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

سی این جی اسٹیشن غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے۔

ایک سال میں پانچ مرتبہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ۔

پیاز دوسو روپے کلو ہوگئے ۔

رینٹنل پاور کیس کی تفتیش کرنے والے آفسر نے خود کشی کرلی یا اسے قتل کردیا گیا۔

انتخابات میں امیدواروں کے چھان بین کیلئے ایک ماہ کا عرصہ متعین کرنے پر ہمیں تحفظات ہیں۔ قائد حزبِ اختلاف۔

پاکستان کے ایک سابق وزیر اعظم کا نیوزی لینڈ میں اربوں ڈالر کا بزنس ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری۔

پاکستان میں روزانہ سات ارب کی کرپشن ہوتی ہے جس میں سے پانچ ارب کی پنجاب میں ہورہی ہے۔ چیئرمین نیب۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری کے پاس ساٹھ ارب ڈالر موجود ہیں ۔(مغربی میڈیا)

اگر آئین کے مطابق الیکشن کرائے جائیں تو موجودہ اسمبلیوں میں سے نوے فیصد لوگ انتخابات میں حصہ نہیں لیں سکیں گے۔ (جیو)

یہ تو چند ایک باتیں ہیں جو فوری طور پر ذہن میں آئیں ذرا سی دیراور سوچاجائے توپاکستانی جمہوریت کے ایسے ایسے کارہائے نمایاں یاد آجائیں گے جن کی مثال کسی ملک کی تاریخ میں نہیں ملے گی۔یہ جملہ پڑھتے ہی آپ کے ذہن میں پہلا خیال یہی آیا ہوگا کہ میں جمہوریت کے خلاف کچھ کہنے والا ہوں ۔جی ہاں میں اُس جمہوریت پر آج تف بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہوں جس نے پاکستان کو تباہی کے آخری دھانے تک پہنچا دیا ہے ۔بے شک جمہوریت بذات خود کو بری شے نہیں اس کا برا استعمال ہی اسے برا بناتا ہے مگرپاکستان میں جمہوریت کے ساتھ جو کچھ کیا گیا وہ منٹو کا افسانہ ”کھول دو“ بن چکی ہے۔ پاکستان میں جمہوریت کے چہرے پر اتنے نقش و نگار بنائے گئے ہیں کہ عوام اس سے بچوں کو ڈرانے سے سوا اور کوئی کام نہیں لے سکتی ۔پاکستان میں جمہوریت کی آنکھوں میں اتنی مرتبہ سلائیاں پھیری گئی ہیں کہ اب وہاں آنکھوں کی جگہ دو ہولناک غار بن گئے ہیں جہاں اندھیرے پرورش پاتے ہیں۔پاکستان میں جمہوریت ایک مافیا بن چکی ہے جوصرف چند لوگوں کیلئے غیرقانونی طریقے سے مال و دولت جمع کرتی ہے۔اس جمہوری مافیا کے کئی گروپ ہیں جن کی آپس میں اکثر اوقات لڑائی جاری رہتی ہے مگرجس طرح جرائم پیشہ لوگوں کے درمیان بھی ایک دوسرے کو قانون سے بچانے کا ایک غیر اعلانیہ معاہدہ ہوتا ہے ان گروپس میں بھی ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں جمہوری مافیا کے ان گروپس نے اپنے اپنے علاقے تقسیم کئے ہوئے تھے اور قومی یک جہتی کے خوبصورت لیبل لگاکرلوڈ سینڈنگ کا زہر بازار حکومت میں فروخت کرتے رہے۔کہیں سستی روٹی کے نام پر غریبوں کا پیٹ کاٹا گیا ۔ کہیں بے نظیر انکم سپورٹ کی صورت میں غریب بوڑھیا سے اس کی دوائی چھین لی گئی ۔کہیں حجاج کی نیکیا ں چرالی گئیں۔کہیں جعلی ادوایات کی فیکٹریوں سے صحت ِ عامہ کی تقسیم کی گئی کہیں بجلی کے چوری سے روشنیوں کو فروغ دیا گیاکہیں مافیا کے میٹرک فیل ممبر سے یونیورسٹیوں میں تعلیم کی ترویج کرائی گئی کہیں اچھے لوگوں کی باقاعدہ ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔کونسا ایسا اقدام ہے جو اس جمہوری مافیا نے اس ملک کی رگ رگ سے خون نچوڑنے کیلئے نہیں کیا۔

انہوں نے تو پتھر بھی نچوڑ کر دیکھے کہ کہیں ان میں بھی کچھ موجود نہ ہو۔اب یہ جمہوری مافیا انتخابات کے مقام سخت و تلخ پر پہنچا ہوا ہے ۔ہر گروپ کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ علاقہ اس کی جاگیر میں آئے ۔کچھ ایسے بھی ہیں جو اس جمہوری مافیا سے عوام کو نجات دلانا چاہتے ہیں ۔جنہیں یہ گروپس بہت بری نظر دیکھ رہے ہیں ۔ابھی ڈاکٹر طاہر القادری نے کینیڈا سے آکرذرا انہیں للکارا تھا۔سب اکٹھے ہوگئے تھے ۔پنجاب اسمبلی کیا اور کیا پختون خواہ اسمبلی۔ اس کے خلاف باقاعدہ قرار دادیں منظور ہونے لگیں ۔آصف زرداری اور نواز شریف کی فون پر گفت و شنید شروع ہوگئی ۔ابھی یہ جمہوری مافیا کے گروپ عمران خان کی طرف بہت پریشان کن نظروں سے دیکھتے ہیں اور کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لیتے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اصلی جمہوریت کتنی خطرناک چیز ہے۔

331 — نیب کی ساکھ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-331 | ↑ فہرست

نیب کی ساکھ

====================

نیب کی ساکھ

کامران فیصل ایک دیندار اور دیانتدار افسر تھا۔جوڈو کراٹے میں بلیک بیلٹ تھا، ایک ماہر نشانہ باز تھا، کمپیوٹر ٹیکنالوجی پر پوری دسترس رکھتا تھا۔ اس کے پاس ایک سکھی اور خوشگوار فیملی تھی وہ پختہ ارادوں اور حوصلوں والا نوجوان تھا۔ پوری ایمانداری سے اپنی ملازمت کرتا تھا۔جھوٹ اور کرپشن کے خلاف ایک ایسی دیوار کی طرح تھا جسے گرانا ممکن نہیں تھا۔کرپشن کو روکنے کیلئے کئی دفعہ اپنے افسران کے ساتھ تلخ کلامی تک جا چکا تھا۔ حتیٰ کہ ایک مرتبہ اس سے زبردستی رینٹل پاور کیس کی فائل تک چھین لی گئی تھی۔ایسا نوجوان بغیر کچھ کہے ، بغیر کچھ بتائے، کوئی خط ، کوئی ای میل، کوئی میسج کئے بغیر کس طرح خودکشی کر گیا ہے، یہ بات حلق سے اترتی نہیں۔ بے شک رینٹل پاور کیس میں ملوث لوگ بہت طاقتور تھے ۔اربوں روپے کا معاملہ تھا مگر وہ تو اس کیس کی تفتیش کے انجام تک پہنچا تھااب اسے خودکشی کرنے کی ضرورت کیا ہے۔ دباؤ سے نکلنا تو لمحہ بھرمیں ممکن تھا، ملازمت ہی چھوڑنی تھی نا اور ملازمت چھوڑنے کا حق اس کے پاس تھااس حق کے ہوتے ہوئے زندگی چھوڑنے کی” تُک “ہی نہیں بنتی۔ کہنے والے کہہ رہے ہیں کہ وہ دباؤ کا شکار تھا۔ ایسا دباؤ جو کسی کو خودکشی پر مجبور کر رہا ہو وہ دور سے دکھائی دیتا ہے لیکن اس کے چچا کے بقول اس کی اسی رات نو بجے اس کے ساتھ گفتگو ہوئی تھی وہ بالکل نارمل تھا ۔اسی رات اس کی اپنی وائف سے بھی بات ہوئی جس سے وہ موبائل فون میں بیلنس ڈالونے کی بات کر رہا تھا پھر جب صبح اسے لٹکا ہوا دیکھا گیا تو اس وقت کمرے میں لائٹ آف تھی یعنی لٹکنے کے بعد اس کی روح نے پرواز کرنے سے پہلے بجلی کا بٹن بھی بند کیا تھا ۔چلیئے ایک لمحے کو تصور کر لیتے ہیں کہ اس نے خودکشی کی، تو اسے اتنے تکلیف دہ عمل سے گزرنے کی کیا ضرورت تھی ، گن بھی اس کی دسترس میں تھی، نیند آور گولیاں بھی اس کے پاس تھیں اس کے باوجود اس نے ازار بند جوڑ کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی پھر اس میز کے متعلق کچھ پتہ نہیں ہے جس پر کھڑا ہو کر اس نے خود کو پنکھے کے ساتھ لٹکایا اس میز کو کیسے پاؤں سے دور دھکیلا۔ کیا کسی نے یہ چیک کیا ہے کہ اگر وہ میز پنکھے کے نیچے رکھی جائے تو اس کے پاؤں میز تک پہنچتے بھی ہیں یا نہیں یا میز سے نیچے آرہے ہیں پھر لٹک کر مرنے والے کی گردن لمبی ہوجاتی ہے آنکھیں باہر آجاتی ہیں ۔کامران فیصل کی نہ آنکھیں باہر نکلی ہوئی تھیں نہ گردن لمبی ہوئی تھی۔

کامران فیصل نے ایک دن پہلے اپنی بہن کو فون پر کہا تھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ چیف جسٹس نے مجھے وہ کیس واپس لے دیا ہے جو مجھ سے لے لیا گیا تھا۔ یقینا سپریم کورٹ کے ساتھ کامران فیصل کے اچھے روابط تھے ۔اس بات کا ثبوت اس کی لکھی ہوئی وہ رپورٹس ہیں جن پر نیب کے چیئرمین نے دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا اور وہ چیئرمین کے دستخط کے بغیر سپریم کورٹ تک پہنچ گئی تھیں۔ جنہیں وہاں دیکھ کر چیئرمین نیب پریشان ہوگیا تھایعنی وہ چاہتا تو چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی ای میل کر سکتا تھا۔اس کیس کے حوالے سے اس کے پاس جو مواد تھا یقینا اس کے لیپ ٹاپ میں ہونا تھا یا کمپیوٹر میں۔لیکن اس کا لیپ ٹاپ کمرے میں موجود نہیں تھا،کہاں چلا گیااس پر کسی نے غور نہیں کیا۔ خود اڑ کر کہیں گیا یا کوئی اٹھا کر لے گیا۔ اٹھانے والا کون ہوسکتا ہے ایسے سوالات پر پولیس غور کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کر رہی۔ پولیس اس کے پاس کسی لیپ ٹاپ کی موجودگی کو تسلیم ہی نہیں کر رہی،کیوں۔ پھرکامران فیصل کے کمپیوٹر سے بھی کچھ نہیں مل سکا یعنی سب کچھ ڈیلیٹ کردیا گیا تھا مگر کیسے؟ کمپیوٹر سے تو کچھ بھی مکمل طور پر ڈیلیٹ کرنا ممکن ہی نہیں۔ کمپیوٹر کو جانتے والوں کو علم ہے کہ اس کی ہارڈ ڈرائیو سے ڈیلیٹ شدہ تمام معلومات دوبارہ نکالی جا سکتی ہیں ۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ یا تو کمپیوٹر سے ڈیلیٹ شدہ موادنکالنے کی کوشش ہی نہیں کی گئی یا پھر کمپیوٹر کے اندر سے کامران فیصل کی ہارڈ ڈرائیو نکال کر کوئی دوسری ہارڈ ڈرائیو لگادی گئی ہے ۔اس کے علاوہ اس کی سرکاری ڈائری بھی کمرے میں موجود نہیں تھی۔یہ سب چیزیں کہاں چلی گئیں۔

نیب کے کچھ لوگ پولیس کی آمدسے پہلے کمرے میں کھڑکی کی وساطت سے داخل ہوچکے تھے ۔نیب کے لوگ کس لئے وہاں پہنچے اور کھڑکی کے راستے اندر کیوں داخل ہوئے ۔وہ دوگھنٹے تک اس کمرے میں کیا کرتے رہے۔دو گھنٹوں بعد پولیس کو کیوں بلایا گیا۔ انہوں نے پولیس کے آنے سے پہلے لاش اتارکیوں لی ۔ پولیس جب وہاں پہنچی تو لاش بستر پر اوندھی کیوں پڑی ہوئی تھی ۔وقوعہ میں استعمال ہونے والی چیزیں پولیس نے اپنی تحویل میں کیوں نہیں لیں ،خاص طور پر وہ میز جس پرکھڑا ہو کر پھندا گلے میں ڈالنے کی کہانی بیان کی جا رہی ہے۔ سب سوال ابھی تک جواب کے منتظر ہیں ۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ جس کے مطابق اس کے جسم پر کوئی خراش بھی نہیں تھی۔ اسے مسترد کرتے ہوئے اہل خانہ نے لاش میڈیا کے سامنے رکھ دی جس پر تشدد کے نشان موجود تھے اور کہاکہ یہ پوسٹ مارٹم رپورٹ جھوٹ کا پلندا ہے ۔ٹیلیویژن پر تشدد کے نشان تک دکھائے گئے مگر کسی عدالت یا کسی اتھارٹی نے یہ حوصلہ نہ کیا کہ لاش کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کا حکم دے دے ۔ کامران فیصل کے والد نے کہا کہ میرابیٹاایک مسلمان تھااور الم سے واناس تک ہر آیت کا مفہوم جانتا تھا وہ خودکشی کر ہی نہیں سکتا تھا اور خودکشی کرنے والے کی کلائیوں اور پنڈلیوں پر رسیاں باندھنے کے نشانات نہیں ہوتے، اپنے آپ کو باندھ کر کوئی خودکشی نہیں کرتااور اگر اس نے ہاتھ پاؤں باندھ کر خودکشی کی ہے تو انہیں کھولا کس نے اور وہ رسیاں کہاں گئیں ۔ اس کے کمرے میں اس کے ساتھ ایک روم میٹ تھا جو وقوعہ کی رات اپنے گھر گیا ہوا تھا ابھی تک اس کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا،کیوں۔

مسلسل یہی کہا جارہاہے کہ اس نے دباؤ میں آکر خودکشی کرلی ہے یعنی وہ ذہنی مریض تھا ۔بے شک ذہنی امراض میں ڈپریشن ایک ایسا مرض ہے جس کی انتہا پر مریض خودکشی بھی کر لیتے ہیں لیکن کامران فیصل کے متعلق کوئی شواہد نہیں ملے کہ انہیں اس درجہ ڈپریشن تھا اگر ایسا کچھ ہوتا تو دفتر میں اس کے ساتھ کام کرنے والے تمام ساتھیوں کو علم ہوتا یہ کوئی ایسا مرض نہیں کہ جسے چھپایا جا سکے اس کی بیوی اور اہل خانہ سے یہ مرض نہیں چھپ سکتا تھا پھر وہ روم میٹ جو ہر رات اس کے ساتھ ہوتا ہے اس سے زیادہ اس مرض کا کسے علم ہو سکتا ہے ۔ ایک اطلاع کے مطابق نہ اس کے گلے سے انگلیوں کے نشان اٹھائے گئے اور نہ اس کمرے سے،کیوں۔ پولیس کو یہ کام کرنے سے کس نے روکا۔ پولیس نے اس طرف توجہ کیوں نہیں دی کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ لٹکانے سے پہلے کسی نے اس کی گردن دبا کر اسے نیم مردہ کردیا ہو۔ایک سوال یہ بھی ہے کہ پوسٹ مارٹم کرنے والے پہلے تین ڈاکٹر کیوں کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے،کیا ان پر بھی کوئی دباؤ تھا۔ بعد میں بلائے جانے والے تین ڈاکٹرز جنہوں نے اس قتل کو خودکشی قرار دیا، سنا ہے وہ پہلی بار کسی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے آئے تھے کیونکہ بحیثیت میڈیکل ڈاکٹر یہ ان کی فیلڈ ہی نہیں تھی۔ کامران فیصل نے ایک دوست کو جو میسج کیا تھا کہ ڈی جی ایچ آر پرانی تاریخوں میں بیان حلفی چاہتے ہیں اور اس دوست نے اسے جواباً میسج دیا تھا کہ فون بند کردو اور کمرے کا دورازہ بھی بند کردو یعنی اسے اور اس کے دوست کو اس سلسلے میں کوئی خطرہ بھی تھا۔ حیرت ہے ابھی تک پولیس نے اس سلسلے میں ڈی جی ایچ آر سے پوچھ گوچھ نہیں کی۔

میرے خیال میں لاش کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کی ضرورت ہے ایسے ڈاکٹروں سے جن کے کردار بے داغ ہوں مگر ان سب باتوں سے پہلے چیئرمین نیب کو استعفی دینا چاہئے تاکہ غیر جانبدارانہ تفتیش ہو سکے ۔اب جونیب کے ملازمین کو سیکورٹی فراہم کرنے کا وعدہ کیا جارہا ہے اس کا مفہوم بھی یہی ہے کہ وعدہ کرنے والوں کو معلوم ہو چکا ہے کہ یہ خودکشی نہیں قتل ہے۔ جس شخص نے مرنے سے ایک دن پہلے اپنی بہن کو فون کرکے کہا ہو کہ قدرت مجھ سے کوئی بڑا کام لینا چاہ رہی ہے ۔وہاں یہ کیسے تسلیم کرلیا جائے کہ اگلے دن اس نے اپنے افسران کے دباؤ میں آکر خودکشی کر لی۔ جسٹس عظمت سعید کا یہ جملہ کتنا بامعنی ہے کہ ”پتہ نہیں جنازہ کامران فیصل کا اٹھا ہے یا نیب کی ساکھ کا“یقینا کامران فیصل کا جنازہ نیب کی ساکھ کا جنازہ تھا۔اب نیب کی کسی تفتیش پر کسی نے اعتبار نہیں کرنا۔ مگرسب سے خطرناک بات یہ ہے کہ اگر یہ طے بھی پاگیا کہ کامران فیصل نے خودکشی نہیں کی اسے قتل کیا گیا ہے تو پھر کیا ہوگا پھر اس کے قاتلوں کو کون تلاش کرے گا۔ وزیر اعظم پاکستان؟

332 — ناخن پر ہاتھی

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-332 | ↑ فہرست

ناخن پر ہاتھی

====================

ناخن پر ہاتھی

کچھ سیاسی لوگ چاہتے ہیں کہ میں ان کے متعلق اپنی رائے تبدیل کرلوں مگر کالج کے دنوں کی ایک پھٹی پرانی یادنے ان کی اس چمکی دمکتی کوشش پر پانی پھیر دیا۔مجھے اپنا ایک کلاس فیلو یادآگیاجس نے مجھ سے بیس روپے فسٹ ایئر میں ادھار لئے تھے اور فورتھ ایئر میں ایک دن کہنے لگاکہ یہ اپنے بیس روپے واپس لے لو۔جس پر ایک فوری ردعمل کے تحت میں نے روپے واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ”سوری تمہارے بارے میں اِس عرصہ میں جو رائے میں قائم کر چکا ہوں وہ بیس روپے واپس لے کر تبدیل نہیں کر سکتا“۔سو میں نے ان دوستوں سے معذرت کر لی جن کی حکومت میں وفاق اور پنجاب میں پچھلے پانچ سال سے دیکھتا چلا آرہا ہوں۔میں نے انہیں کہا کہ میں ان میں سے نہیں ہوں جو صرف اپنے مفادات کی خاطر ڈاکٹر طاہر القادری کے ماضی سے وہ بری باتیں بھی نکال لائیں جو کہیں موجود ہی نہیں مگر ایک دیدہ ور دوست زعمِ دانش وری میں بضد ہو گئے اوراس عمل ِ نیک کے باب میں میلوں لمبا خطبہ ء مسنون ارشاد فرمایا۔ ہائے کیا اندازِ گل افشانی ء گفتار تھا۔انہوں نے پاکستان کی بہتری کے ایسے ایسے فوائد گنوا دئیے کہ حکیم لقمان کے منہ میں بھی پانی بھر آتا۔ میرا بہک جاناتوضروری ہو گیا تھامگر چوہوں کے ایک اجلاس کی رپورٹ میرے پاؤں پڑ گئی ۔ جس میں ایک چوہا اپنا ہاتھ لہرا لہرا کر کہہ رہا تھا ۔دوستو!میرے قبیلے کے جوانو!بلی کے گلے میں گھنٹی باندھنے والی ترکیب پرانی ہو گئی ہے۔میں بتاتا ہوں آپ کو بلی سے نجات کا راستہ۔۔ ہمیشہ کیلئے نجات کا راستہ۔۔آپ سب جانتے ہیں مالک ِ مکان نے ہمارے لئے تمام مکان میں زہریلی گولیاں بکھیر رکھی ہیں ۔ایک فدائے ملت چوہا وہ ساری گولیاں کھالے اور بلی کے سامنے سے گزرے ۔۔۔بلی اُسے ہڑپ کرلے گی۔۔۔ یوں زہر اُس کے اندر پہنچ جائے گا اور اس سے ہمیشہ کیلئے نجات مل جائے گی ۔ تجویز سن کر تمام چوہے عش عش کر اٹھے ۔گھنٹی کی ترکیب بتانے والے بوڑھے چوہے نے اُٹھ کر کہا ”بسم اللہ یہ عظیم کارنامہ آپ ہی سر انجام دیجئے “جس پرتقریر کرنے والے چوہے نے ادھر ادھر دیکھا اور کہنے لگا اگر میرے جیسے دیدہ ور دانشوربھی مرنے لگ جائیں تو پھر آپ کو ایسے عظیم مشورے کون دے گا۔

مجھے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ میں نے کسی دیدہ ور دانشور کے مشورے پر کان نہیں دھرا بلکہ کان کو جاکر بنک کے لاکرمیں رکھ دیا ہے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اچھی با توں کا میں ”دل دادا ہوں مگر بری صحبت ء سخن نے مجھے کبھی ثواب کمانے ہی نہیں دیایاشاید ابھی ثواب کمانے کی عمر نہیں آئی ۔مجھے پچھلے دنوں ”ایک دیدہ وردانشورسیاست دان‘ کے متعلق خبر ملی تھی کہ اِن دنوں موصوف طواف کوچہ ء جاناں کو چھوڑ کرپھرطواف حرم کی سعاد ت حاصل کرنے جارہے ہیں یعنی امریکہ جانے کی بجائے مکہ معظمہ سدھارنے کا ارادہ ہے ۔تو مجھے ایک قطعہ یاد آگیا جو کسی شوخ نے یہاں برطانیہ میں بریڈفورڈ کی کسی مسجد کے دروازے پر لٹکادیا تھا:

حضرت الحاج صوفی موج دیں کی خیر ہو

سب جوانی میں نکالے اپنے ارمانِ بہشت

عمر کے اک ایک لمحے سے نچوڑا مال و زر

جمع کرتے آئے ہیں دنیا میں سامانِ بہشت

مانگتے ہیں بیٹھ کر اب مسجدوں میں رات دن

چند حوریں ، ایک بنگلہ ، اور غلمانِ بہشت

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ میں نے اپنے ان احباب کیلئے ”دیدہ ور “ اور دانشور “ کی اصطلاحیں کیوں استعمال کی ہیں۔ دراصل یہ وہ دیدہ ور ہیں جن کے بارے میں علامہ اقبال نے کہا تھا کہ یہ چمن میں بڑی مشکل سے پیدا ہوتے ہیں اور بیچاری ”نرگس“ہزاروں سال اپنی بے نوری پہ روتی ہے۔ پاکستانی سیاست میں بھی جب نرگس نے رو رو کر اپنی آنکھیں سفید کرلی تھیں توان کالے نیلے دیدوں سے اس کی ملاقات ہوئی۔ ان دیدوں کی دیدہ وری کا یہ عالم ہے کہ:

”لوں لوں دے منڈ سو سو چشماں

اک کھولاں اک کجاں ہو“

یہ دیدہ ور کہاں کہاں نہیں دیکھ لیتے۔سرائیکی زبان کی ایک کہاوت ہے کہ کسی ”مہاجن “ کی ماں کہیں سڑک پر گری پڑی تھی کسی نے جا کر مہاجن کو بتایا تو وہ کہنے لگا فکر کی کوئی بات نہیں کچھ دیکھ کر ہی گری ہوگی۔سو میں اپنے دیدہ ور دوستوں کی ژوف نگاہی کا قائل ہوں ۔کچھ دیکھ کرہی انہوں نے میری طرف قدم رنجا فرمایا ہوگااور جہاں تک دانشورسیاست دانوں کی بات ہے تو سیاست دانوں کی بے شمار اقسام ہوتی ہیں۔کچھ گاؤ زبانی سیاست دان ہوتے ہیں ان کاتعلق خمیرہ گاؤزبان سے کم اورزبان دانی سے زیادہ ہوتا ہے یعنی گفتگو کے بہت ماہر سمجھے جاتے ہیں ۔

کچھ زعفرانی سیاست دان ہوتے ہیں۔ان کاتعلق بھی عرقِ زعفران سے زیادہ کشتِ زعفران سے ہوتا ہے یعنی یہ ہنسنے اور ہنسانے کے ماہرہوتے ہیں۔کچھ دور کی کوڑی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ۔کچھ فلاسفرسیاست دان بھی ہوتے ہیں مگر اس قسم کا تعلق فلسفے سے زیادہ ”معجون ِفلاسفہ“ سے ہوتاہے۔اور کچھ مرواریدی سیاست دان ہوتے ہیں موتیوں سے بھرے ہوئے مروارید کے خمیرے کے طرح۔سیاست دانوں کی اتنی قسمیں ہیں جتنا کوئی بھی شخص جھوٹ بول سکے آج کل توہر پاکستانی بزعم خویش سیاست دان ہے کیونکہ انہیں علم ہوگیا ہے کہ سیاست دان ہونے کیلئے سیاست کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس میدان میں نام کمانے کیلئے چند ایک موٹے موٹے الزامات ، دوچار صحافیوں اوت ٹی وی اینکروں سے دوستی ،چوری شدہ مال کی بہتات اور اسی طرح کی ایک دو چیزیں اور کافی ہوتی ہیں۔ ان میں سے وہ سیاست دان جنہیں کچھ جملے اوردوچار بڑے فلاسفر کی کو ٹیشنز یاد ہیں۔ ان سیاست دان دانش وروں بھی بن جاتے ہیں ان کی اکثریت آج کل میری طرح کالم نگار بن چکی ہے ۔ اللہ تعالیٰ غلامی کی آزاد صحافت پر رحم فرمائے ۔دانشوروں سیاست دانوں کے متعلق ایک کہاوت بھی مجھے یاد رہی ہے ڈاکٹر طاہر تونسوی اکثر سنایا کرتے تھے کہ ”ناں میں آکھاے ناں تیں آکھاے تینوں دانشور وت کیں آکھاے ۔اُس نک کٹائی ہے جیں آکھاے“دانشور سیاست دانوں کے متعلق کسی کی ایک آزاد نظم پر کالم کا اختتام کرتا ہوں۔

پچھلے بیس برس کے سارے سیاست دان

اپنی اپنی سوچ کے نقطے پر

پوچھ رہے ہیں رک رک کر

ناخن پہ کیسے ہاتھی اور مہاوت چلتے ہوں گے

کیسے سرکنڈوں کی کچی چھت پر

اونٹوں کا رقص ابھی تک جاری ہے

333 — ایسی سیاسی بلوغت پرتف ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-333 | ↑ فہرست

ایسی سیاسی بلوغت پرتف ہے

====================

ایسی سیاسی بلوغت پرتف ہے

آج کے اخبار میں ڈاکٹر طاہر القادری کے حوالے سے کچھ خبریں اور تحریریں ایسی ہیں کہ انہیں موضوع بنانے کو جی چاہ رہا ہے۔آئیے سب سے پہلے تو نوازشریف کے فرمان پر غور کرتے ہیں ۔ فرمانروائے لاہورفرماتے ہیں”ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے اب اتحادی ہیں“۔ یہ جملہ نواز شریف کی زبان سے مجھے بڑا عجیب لگا ہے ۔میری بحث قطعاً اس بات پر نہیں ہے کہ اس معاہدے سے ڈاکٹر طاہرالقادری آصف زرداری کے اتحادی بنے ہیں یانہیں بنے۔میرا سوال تو صرف اتنا ہے کہ نواز شریف جنہوں نے آصف زرداری کے اتحادی بننے کا سلسلہ جیل سے شروع کیاتھا،آپس میں کئی معاہدے بھی کئے ،مل کر حکومت بھی بنائی۔ ”مرکز میں تم اور صوبے میں ہم “کی بنیاد پر پانچ سال ساتھ بھی دیا،کیا انہیں یہ بات زیب دیتی تھی۔کیا وہ بھول گئے،آصف زرداری کے ساتھ اتحادی عمل سے پہلے کونسی ایسی گالی رہ گئی تھی جو انہوں نے آصف زرداری اور بے نظیر بھٹو کو نہیں دی تھی۔ جعلی تصویروں تک معاملہ پہنچا دیا تھا۔ جی چاہتا ہے کہ میں کچھ ماضی کے اخبارات ان کے سامنے رکھ دوں مگر جانے دیجئے۔ ویسے بھی آصف زرداری دوچار روز میں ان سے ملنے آرہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن ارشاد فرماتے ہیں”الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش ناکام بنادی گئی“۔ شہباز شریف نے بھی مولانا کے لمحہ لمحہ بدلتے نقشِ قدم پر پاؤں رکھتے ہوئے یہی فرمایا ”جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ناکا م ہوگئی“۔ ان دونوں لیڈران کرام کو یک زباں دیکھ کر مت پوچھئے ولولے دلِ ناکردہ کار کے۔ سرمایہ دار شوسلسٹ وزیراعلیٰ سے مودبانہ عرض ہے کہ میرے خیال میں تو وہ جمہوریت ڈی ریل ہوگئی ہے جس میں انہوں نے اقتدار میں آنا تھا وہ ریل گاڑی پٹڑی سے اترچکی ہے جوخاندانِ شریف و زردارکی بادشاہت کی طرف رواں دواں تھی ۔روکنے والوں نے راستہ روک لیا ہے، لوگوں نے ابھی سے ان کاغذات کی فوٹو کاپیاں کرالی ہیں جن میں قرضے معاف کرانے کی رودادیں جمع ہیں۔ اب شہنشاہیت ِ شریفیہ کیلئے مولانا الوری کے ساتھ کیا جانے والا معاہدہ ہی کافی ہے جس کی کئی کاپیاں قومی اسمبلی کے ریکارڈ سے نکلوالی گئی ہیں۔ بیچارے مولانا فضل الرحمن بھی اس مرتبہ الیکشن نہیں لڑ سکیں گے کچھ لوگ ان کے متعلق بھی بڑے مضبوط ثبوت لئے پھرتے ہیں۔ میں پورے اعتماد سے کہہ رہا ہوں کہ ڈیزل اور آٹے کے پرمٹوں کی فروخت کا کاروباردوبارہ شروع نہیں ہو سکے گا۔

ادھر دیکھئے !جماعت اسلامی کے منور حسن کا بیان عجیب و غریب ہونے کی حد تک دلچسپ ہے ۔تاج دارِ منصورہ کہتے ہیں”لانگ مارچ بھونڈے انجام کو پہنچا“۔ ہاں ان کے لانگ مارچ کا اچھا انجام تب ہوتا کہ گولی چلتی، لوگ مرتے ایک اور لال مسجد کا واقعہ اسلام آباد کی سرزمین دیکھتی۔ ڈی چوک کی قتل گاہ آباد ہوتی،خون کے دریا بہتے، فوج بیرکوں سے باہر آتی، ظلم کی ایک نئی تاریخ لکھی جاتی یا پھر رحمن ملک کا کوئی خودکش حملہ آورنقطہٴ انجماد کو گرمانے میں کامیاب ہوجاتا یقینا ایسا کچھ نہ ہونے پر انہیں دکھ ہوا ہے۔ اتنے پُرامن احتجاج پر اتنے خوصورت اختتام پر مایوسی ہوئی ہے ۔تمام ملک نے اپنے ٹیلی ویژن پر دیکھا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے تقریباً تمام مطالبات تسلیم کر لئے گئے مگر منور حسن کے خیال میں ان کا ایک مطالبہ بھی تسلیم نہیں کیا گیا۔ لگتا ہے ان کی سماعت بھی اس لمحہٴ افسوس سے خاصی متاثر ہوئی ہے۔

سینیٹر پرویز رشید نے لانگ مارچ کے اختتام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے”لانگ مارچ اندھی تقلیدکرنے والوں کے استحصال کا بدترین مظاہرہ تھا“ کیا کہنے پرویز رشید کے نقطہ نظر کے۔ وہ لوگ جو ڈاکٹر طاہر القادری کے کہنے پر گھروں سے نکل آئے تھے ان کی عظمت و ہمت پر سارا ملک قربان ہواجارہا ہے کہ ملک کی خاطر انہوں نے جان ہتھیلی پہ رکھ کر اسلام آباد کے برفاب راتوں سے نبردآزمائی کی ہے۔ انہیں” اندھی تقلید کرنے والے لوگ“ قرار دینا کم ازکم اُس سینیٹر پرویز رشید کا حق نہیں تھا جو نواز شریف کی اندھی تقلید میں اس مقام تک پہنچ گئے ہیں جہاں صرف آنکھیں ہی نہیں سر بھی شانوں سے اتار کے شیلف میں رکھنے پڑتے ہیں ۔جاتی عمرہ جانے والے اکثر لوگ گھروں سے نکلنے سے پہلے یہ کام کرنا نہیں بھولتے ۔

اپنے نذیر ناجی نے فرمان جاری کیا ہے کہ ”یزیدی اور حسینی طاقتوں میں سمجھوتہ ہوگیا“۔ میں پچھلے تیس سالوں سے انہیں پڑھتا چلا آرہا ہوں ان کے تجزیوں کا بہت مداح بھی ہوں اور یہ بھی جانتا ہوں کہ وہ صرف حسینیت کے حق میں لکھتے ہیں البتہ ان کی حسینیت ہمیشہ اقتدار کے ایوانوں میں اپنے خیمے لگاتی ہے میرا خیال ہے انہیں زیب نہیں دیتا کہ وہ اس معاہدے کو یزیدیت اور حسینیت میں سمجھوتہ قرار دیتے مگر بزرگ ہیں ان کا کہا سر آنکھوں پر۔

میرے دوست خالد مسعود خان نے لکھا ہے ”یہ معاہدہ صفر جمع صفر سے کچھ زیادہ نہیں تھا“ مجھے علم ہے کہ وہ مذہبی عقائد کی بنیاد پر ڈاکٹر طاہر القادری کو پسند نہیں کرتے اور یہ ان کا حق ہے۔کسی کی پسند و ناپسند پر تبصرہ کرنے کا مجھے کوئی حق نہیں مگر اپنے روحانی پیشوا ہارون رشید کے نقشِ کفِ پا کو چومتے ہوئے مسلسل ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف لکھنا مجھے اچھا نہیں لگا ۔ خالد مسعود خان ایک تبدیلی کی تمنا سے بھری ہوئی شخصیت ہیں۔ اس کی طرف سے اسٹیٹس کو کی حمایت بڑی عجیب محسوس ہوئی۔ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں اور ملک کو’ خاندانِ آصف شریف ‘ سے نجات دلانا چاہتے ہیں مگر اس مرتبہ ان کا کردار تحریک انصاف کیلئے بھی بہتر نہیں تھا ۔انہی جیسے ساتھیوں کے مشورے پر عمران خان ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ شامل نہیں ہوئے اور نہ صرف خود نقصان میں رہے بلکہ جمہوریت کو بھی انہی کی وجہ سے اس لانگ مارچ کا سو فیصد ثمر نہیں مل سکا اگر انہیں میری بات کا یقین نہ آئے تو وہ سلیم صافی کا یہ جملہ پڑھ لیں کہ ”تحریکِ انصاف کی قیادت نے سیاسی بلوغت کا ثبوت دیا“۔ کیسا ہے خالد مسعود خان ! بہر حال عمران خان سے گزارش ہے کہ خان صاحب یہ سیاسی بلوغت نہیں، سیاسی بچگانہ پن ہے۔ یہ ان قوتوں کے ساتھ چلنے کا عمل ہے جن سے عوام نجات چاہتے ہیں۔ ذرا سوچئے کہ آپ نے وہی کچھ کیا جو نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن چاہتے تھے، جو آصف زرداری کی خواہش تھی، جو رحمن ملک کی تمنا تھی۔ یہ بات ابھی تک عوام کے حلق سے نہیں اتر رہی کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے بھی وہی مطالبات تھے جو خان صاحب آپ کے تھے اور وہ لاکھوں لوگوں کے ساتھ ڈی چوک پر موجود تھے مگر چار دن تک آپ وہاں نہ پہنچ سکے۔ عوام کے خیال میں ایسی سیاسی بلوغت پرتف ہے۔ میں عوام کی طرف سے دست بستہ عرض کر رہا ہوں کہ اب آپ اپنی ذمہ داری کو محسوس کریں اور حکومت کو مجبور کریں کہ وہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ کئے ہوئے معاہدے پر من و عن عمل کرے تاکہ چوروں اور لٹیروں کو انتخابی عمل سے نکالا جا سکے۔

334 — انقلاب کا اگلا پڑاؤ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-334 | ↑ فہرست

انقلاب کا اگلا پڑاؤ

====================

انقلاب کا اگلا پڑاؤ

اور آخر کار میڈیا دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ،ایک ہی اخبار کے ایک کالم نگار نے ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے کو لاکھوں کے اجتماع کہا تو دوسرا نے پندرہ ہزار بیس ہزار لوگوں کا دھرنا قرار دیا ،کچھ چینلز نے تفصیل سے تا حدنظر سر ہی سر دکھائے اور کچھ چینلز نے ایک شاٹ اس جگہ لگایا جہاں ڈاکٹر طاہر القادری موجود تھے اور دوسرا اس جگہ کا جوڑ دیا جہاں لوگوں کا اختتام ہورہا تھا مگر بلیو ایریا جاننے والے عمارتوں کو پہچان کراندازہ لگاسکتے ہیں کہ درمیان میں کتنے لوگ ہو سکتے ہیں۔ بہرحال ڈاکٹر طاہر القادری میڈیا کو اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف مسلسل میڈیا مہم کاسبب وہ اربوں روپے بھی ہو سکتے ہیں جو وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں نے الیکشن مہم کیلئے میڈیا میں تقسیم کئے تھے اگرچہ یہ مکمل طور پر درست نہیں مگر جزوی طور پر اس کی صحت سے انکار کرنا بھی غلط ہے۔ بہرحال اب تو سپریم کورٹ نے میڈیا کے احتساب و آزادی کیلئے ایک کمیشن بنا دیا ہے۔ میرا خیال ہے اب صرف چور ہی اپنے انجام کو نہیں پہنچنے والے چوروں کی راہ ہموار کرنے والے اہل قلم بھی اس مرتبہ سزا سے نہیں بچ سکیں گے کیونکہ وہ بھی ان کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔

اس وقت اہلِ اقتدار ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ اور وزیراعظم پاکستان کی گرفتاری کے سپریم کورٹ کے احکامات کو ایک ہی اسکرپٹ کے دوسین قرار دے رہے ہیں،اگر یہ اسکرپٹ ہے تو پھر اس اسکرپٹ کا اگلا اور آخری سین تحریک انصاف سے وابستہ ہے۔ تحریک انصاف اگرچہ حکومت میں نہیں مگر موجودہ حکومتوں کی اصل اپوزیشن وہی ہے۔ یہ شریف، زرداری اگر واقعی جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے آپس میں ہم آغوش ہیں تو پھر یہ قربانی کا وقت آگیا ہے پچھلے پانچ سال میں پہلی بار جمہوریت کو خطرہ محسوس ہورہا ہے اور اس کا سبب موجودہ حکومتی عہدیداروں کی کرپشن ہے۔ قربانی کچھ بڑی نہیں ہے ۔ مقررہ وقت سے دوچار ہفتے پہلے اقتدار چھوڑنے کی قربانی ہے،آئین کے مطابق الیکشن لڑنے کی قربانی ہے، بے داغ امیدوار سامنے لانے کی قربانی ہے، ٹیکس ادا کر دینے کی قربانی ہے، ذاتی مفادات کیلئے خرچ کیا جانے والا ملک کا سرمایہ واپس کر دینے کی قربانی ہے، ساتھ چلنے والے چوروں اور لٹیروں کو جیل بھیجنے کی قربانی ہے، جمہوریت کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے اگرخاندانِ نواز زرداری اتنا بھی نہیں کر سکتے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ خاندانِ شرفائے زرجمہوریت کے ساتھ بھی قطعاً مخلص نہیں۔ ان کے سینوں میں صرف اپنے اقتدار کی خواہشوں کے الاؤ جل رہے ہیں۔

اگر یہ خاندان جمہوریت کیلئے قربانی نہیں دیتا اور اسی طرح ”حکومت “ کا ریپ جاری رہتا ہے تو پھرمجھ سمیت ہر پاکستانی فوج کی مدد سے بنائی جانے والی اس نگران حکومت کی حمایت کرے گاجس کا کام کم ازکم ایک سال صرف احتساب تک محدود رہے کیونکہ عوام نے لٹیروں سے گزشتہ 65سالوں کا حساب کتاب لینا ہے اور اس لئے اگر آئین میں گنجائش نہیں تو عدلیہ کے زیر نگرانی ریفرنڈم کراکے آئین میں تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے۔ چلیں ایک سال نہ سہی نگران حکومت چھ ماہ کے بعد اُس آئین کے تحت الیکشن کرا دے جس کا ذکرِ خیر ڈاکٹر طاہر القادری کر رہے ہیں توکیا ہوگا عمران خان کی حکومت آجائے گی۔ وہ اسکرپٹ مکمل ہوجائے گا جو عوام لکھنا چاہ رہے ہیں جو آسمانوں پر لکھ دیا گیا ہے۔ بے شک تقدیریں نگاہِ مرد مومن سے بدل سکتی ہیں مگر اِس اسکرپٹ میں کوئی تبدیلی نگاہ ِ آصف شریف ممکن نہیں۔

ابھی تو صرف ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچا ہے، ابھی تو انقلاب کا پہلا پڑاؤ پڑا ہے، ابھی تو ایک لانگ مارچ اور بھی کروٹیں لے رہا ہے، ابھی تو عمران خان نے میانوالی سے نکل کر اسلام آبادآناہے، ابھی تو اس شخصیت نے آنا ہے جو پاکستان کا مستقبل ہے۔اہلِ اقتدار تو ابھی سے کانپ رہے ہیں اگر کسی لمحے عمران خان اسلام آباد کی طرف چل پڑا تو ڈی چوک پر پڑے ہوئے کنٹینر صدر ہاؤس کی عمارت کے پیچھے بری امام تک پہنچ جائیں گے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا ہے۔ اتنے لوگوں نے کبھی کہیں دھرنا نہیں دیا مصر میں حسنی مبارک کی حکومت ختم کرنے والے دھرنے میں بھی اتنے لوگ نہیں تھے۔ پاکستان میں جماعت اسلامی نے بھی کئی دھرنے دیئے مگر اس دھرنے کی شان ہی نرالی ہے۔ اتنا منظم اتنا پُرامن دھرنا ڈاکٹر طاہر القادری کی طلسماتی شخصیت کے سوا ممکن ہی نہیں تھا اور اس طلسماتی شخصیت کی زبان سے پاکستانیوں نے آسمانِ اسلام آباد کی چھاتی پر لکھ دیا ہے کہ تاریکیٴ شریف و زردارکا وقت ختم ہونے والا ہے۔ اسلام آباد عمران خان کے انتظارمیں ہے، ممکن ہے اس کالم کی اشاعت سے پہلے وہ فراتِ وقت پر پہنچ چکے ہوں ۔ فرات ِ وقت سے محمد اشفاق چغتائی کا ایک شعر یاد آگیا ہے ۔جسے میں دھرنا دینے والوں سے منسوب کرتا ہوں۔

یونہی فراتِ وقت پر یہ رن پڑا ہوا نہیں

کسی کا باپ ہے علی،کسی کی ماں بتول ہے

اسی نعت میں وہ عظیم الشان شعر بھی موجود ہے جس کا دوسرا ہر پاکستانی کے دھڑکتے کی

آواز بن کر گلی گلی گونجا

یہ جاہ اور جلال کیا ،یہ مال اور منال کیا

غلامیٴ رسول میں تو موت بھی قبول ہے

بے شک ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ غلامیٴ رسول میں موت کو قبول کرنے کا عمل ہے۔ لاکھوں لوگ جو ان کے کہنے پر شدید سردی میں گھروں سے نکل آئے ہیں انہیں ہر موڑ پر، ہر چوک پر ہوتے ہوئے دہشت گردی کے دھماکے سنائی اور دکھائی دے رہے تھے۔ انہیں رحمن ملک بھی نظر آرہا ہے جو انہیں روکنے کیلئے چیخ چیخ کر موت کا پیغام سنا رہا ہے مگر دھرنے میں لوگ بڑھتے جا رہے ہیں، اب بس عمران خان کے پہنچنے کی دیر ہے۔ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اب بات دنوں کی نہیں گھنٹوں کی ہے۔ لوگوں کی نظریں دونوں بڑے اداروں کے چیفس کے چہروں پر جمی ہوئی ہیں اور کوئی لاکھوں آنکھوں سے نکلتی ہوئی التجا بھری نظروں کو کب تک اپنے چہرے پر برداشت کرسکتا ہے۔

335 — تبدیلی کی پہلی دستک

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-335 | ↑ فہرست

تبدیلی کی پہلی دستک

====================

تبدیلی کی پہلی دستک

ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف جتنا کچھ کہا ہے اس کے بعدچاہئے تو یہ تھا کہ ان کا لانگ مارچ چند ہزار لوگوں تک محدود رہ جاتا ۔صرف انہی چند ہزار کارکنوں تک جو ادارہ منہاج القران کے ساتھ وابستہ ہیں مگر لوگوں نے میڈیا کی باتیں نہیں مانیں ،تقریباً نوے فیصد کالم نگاروں نے جو کچھ لکھ سکتے تھے۔ لکھا، تقریباًاتنے فیصد ٹی وی اینکرز نے بھی و ہی کچھ کہا جو کچھ کالم نگار کہہ رہے تھے۔تقریباً اتنی فیصد خبریں بھی ان کے خلاف ہی شائع ہوئیں،باوجود پوری کوشش کے ڈاکٹر طاہر القادری میڈیا کو اپنے ساتھ نہ ملا سکے۔

میرا سوال کچھ اور ہے ۔میں یہ بات سمجھنے کی کوشش کررہا ہوں کہ میڈیا کی تمام تر مخالفت کے باوجود عوام نے ڈاکٹر طاہر القادری کا کیوں ساتھ دیا۔کیا لوگوں کا میڈیا سے یقین اٹھ چکا ہے ۔ کیا وہ میڈیا جس پر مادر پدر آزاد ہوجانے کا الزام لگایا جاتا ہے۔ کیا حقیقت میں وہ آزاد نہیں ہے۔کیوں ٹی وی اینکر کیوں صرف ایسے لوگوں کی تلاش میں رہے جو ان کے پروگرام میں آکر ڈاکٹر طاہر القادری کی کردار کشی کریں یا ان کے خلاف بات کریں۔ کیوں مجھ جیسے برطانیہ میں مقیم کالم نگارکو بھی مختلف احباب سے بار بار یہی کہلایا جاتا رہا کہ اگر ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف کچھ نہیں لکھ سکتے تو اتنی مہربانی کیجئے کہ اس کے حق میں کالم مت لکھئے۔ میں یہ بھی نہیں تسلیم کر سکتا کہ اہل قلم و اہل آواز ڈاکٹر طاہر القادری کے سلسلے میں کسی دباؤ کا شکار ہوگئے تھے،کیونکہ اس میدان میں مجھ سے بھی بڑے سر پھرے موجود ہیں مگر یہ سوال اپنی جگہ سلگ رہا ہے کہ میڈیا نے وفاقی اور پنجاب کی حکومت کا ساتھ کیوں دیا۔یہ لوگ صرف جمہوریت کے تسلسل کے نام پرتو بے وقوف بننے والے نہیں۔ دال میں کالا نہ سہی مگر کچھ نہ کچھ ضرور ہے۔وہ سینئرکالم نگار جو مسلسل ابھی تک یہی کہہ رہے ہیں کہ قافلہ ء حجاز میں ایک بھی حسین نہیں۔انہیں یہ دکھائی نہیں دے رہا ہے کہ لانگ مارچ میں شریک ہونے والے تمام لوگ یہ جانتے ہوئے بھی کہ دہشت گردی کے اس موسم میں کسی لانگ مارچ میں شامل ہوناجان ہتھیلی پر رکھنے کے مترادف ہے گھروں سے نکل پڑے ہیں۔

بے شک ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی زندگی میں کئی غلطیاں کی ہوں گی مگر وہ غلطیاں سات آٹھ بر سراقتدار خاندانوں کے ماضی اور حال کے کارناموں سے کئی ہزار گنا کم تر نظر آتی ہیں۔جنہوں نے اپنے گندے اور گناہ آلودہ جسم ڈھانپے کیلئے سارے ملک کو ہی ننگا کردیا ہے ۔پھر ان کے مقابلہ میں ڈاکٹر طاہر القادری جو کچھ کہہ رہے تھے اس کی سچائی سے کسی کو نہیں انکار تھا ۔سب لوگ مان رہے تھے کہ وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ بات درست ہے مگر غلط وقت پر آئے ہیں ۔ اس وقت ان کی آمد جمہوریت کے خلاف ایک سازش ہے ۔وہ کسی اور کے اشارے پر آئے ہیں ۔وہ غیر جمہوری قوتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔ مگر عوام نے میڈیا کی بات نہیں تسلیم کی اور ڈاکٹر طاہر القادری کے کہنے پر گھروں سے نکل پڑی ،چوروں اور لٹیروں کے خلاف ،جنہوں نے جمہوریت کے نام پرغریب عوام کی زندگی گالی بنا کررکھ دی ہے۔عوام کا سانس رک رک کر آرہا ہے ۔پیپلز پارٹی کی حکومت نے برسوں پرانے اپنے نعرے روٹی ،کپڑا اور مکان کے نعرہ کا مفہوم الٹادیا ہے یعنی گذ شتہ پانچ سال میں یہ حکومت عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دینے کی بجائے یہی تینوں چیزیں اس سے چھینتی رہی ہے۔پنجاب میں بھی یہی کچھ ہوتا رہا ہے ۔

خار دار تاروں اور کنٹینروں کی دیواروں کے باوجود لوگ ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ تک پہنچ گئے۔آج کے دن شریف زرداری اور آصف نوازنجومیوں سے حساب کتاب کراتے رہے۔فالیں نکلتی رہیں ،علمِ اعداد کے ماہرین سے پوچھا جاتا رہا۔سب یہی کہتے رہے کہ اگلے72گھنٹے بڑے نحس ہیں سعد ساعتیں بہت دور کھڑی ہیں مگر ابھی تک رویوں میں کوئی لچک نہیں آئی۔ابھی تک اہل سرمایہ اس یقین کے ساتھ ہیں کہ وہ اپنے سرمائے کی قوت سے عوام کو ایک بارپھر دھوکہ دے کرملک پر قابض ہوجائیں گے ۔ اور لوٹ کھسوٹ کا ایک نیا دور شروع ہوجائے گا۔انہیں یقین نہیں رہا کہ عوام کا پیمانہ صبر بھر چکا ہے جب کہ حقیقت میں عوام اس مقام تک پہنچ گئے ہیں جہاں تخت گرائے جاتے ہیں اور تاج اچھالے جاتے ہیں ۔ڈاکٹرطاہر القادری کو ایک مولانا سمجھنے اور کہنے والے یہ بھول رہے ہیں کہ ماضی قریب میں ایک مولانانے ایران کے بادشاہ کو اس مقام تک پہنچا دیا تھا کہ دنیا کا کوئی ملک اسے مرنے کیلئے بھی جگہ فراہم کرنے کوتیار نہیں تھااب وہ وقت آنے والا ہے جب خاندانِ شریف زرداری و آصف نواز کو سعودیہ اور دبئی والے بھی آخری آرام گاہیں فراہم کرنے سے انکار کردیں گے ۔

بیچارے زردار ملک تو کسی حساب کتاب میں بھی نہیں آتے ۔ اسلام آباد میں آنے اور دھرنے دینے والوں سے اسلام آباد کا کرایہ مانگنے والے رحمن ملک کو ابھی تک یہی سمجھ رہے ہیں کہ اسلام آباد زرداری ہاؤس کا نام ہے جب کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا لفظ لفظ یہی کہہ رہا ہے یہ شہر پاکستانی عوام کی ملکیت تھا ،ملکیت ہے اور ملکیت رہے گا اوراس بات کی وضاحت کر رہا ہے کہ اب یہ شہر نواز شریف ہاؤس میں بھی نہیں بدل سکے گا بلکہ بہت جلدلاہور بھی جاتی عمرہ کے مضافات سے باہر آ جائے گا۔

میں بلوچستان میں گورنر راج کوتبدیلی کی پہلی دستک سمجھتا ہوں اور یہ دستک کہہ رہی ہے کہ تبدیلیوں کے پھاٹک کھلنے والے ہیں کہ87میتیں اگر بلوچستان کی حکومت ختم کر سکتی ہیں جو سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ختم نہیں کیا گیا تھا تو یہ زندہ لوگوں کا لانگ مارچ ہے ۔یہ کیا کچھ کر سکتا ہے۔کیا منظرنامہ سامنے لا سکتا ہے اس کا کچھ زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا اب بات ہفتوں یا دنوں کی نہیں گھنٹوں کی ہے ۔لوگوں کی نظریں دونوں بڑے اداروں کے چیفس کے چہروں پر جمی ہوئی ہیں اور کوئی لاکھوں آنکھوں سے نکلتی ہوئی التجابھری نظروں کو کب تک اپنی چہرے پر برداشت کرسکتا ہے۔

336 — انتخابات نہیں ریفرنڈم کرایا جائے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-336 | ↑ فہرست

انتخابات نہیں ریفرنڈم کرایا جائے

====================

انتخابات نہیں ریفرنڈم کرایا جائے

ابھی پچھلے مہینے آئین کے متعلق مصر میں ریفرنڈم ہوا ہے اور نیا آئین ریفرنڈم کے ذریعے منظور کیا گیاہے مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ اسی طرز پر پاکستان میں بھی کوئی ریفرنڈم ہونے والا ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ کے نتیجے میں اگر پاکستان کی تاریخ پہلا شفاف ریفرنڈم ممکن ہوگیا تو یہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ایک بڑی کامیابی ہوگی۔اس ریفرنڈم کا پہلی بار اعلان الطاف حسین نے پچھلے نومبر کے آغاز میں کیا تھا کہ لوگوں سے پوچھا جائے کہ وہ کیسا پاکستان چاہئے مگر اس ریفرنڈم کے پس منظر دہشت گردی کا عفریت تھا موجودہ ریفرنڈام ک بھی یقینا موضوع یہی ہوگا بس سوال آئینی ترمیمات کے حوالے سے ہوں گے۔جون دوہزار دس میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ آئین میں ریفرنڈم کسی فوجی جنرل کو صدر بنانے کیلئے نہیں رکھا گیابلکہ اس کو آئین میں ترمیم کے سلسلے میں عوامی رائے معلوم کرنے کیلئے بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا تھا کہ آئین میں ریفرنڈم کی شق شامل کرنے کا مقصد یہ تھاکہ کسی بھی معاملہ پر لوگوں کی رائے لی جائے ۔انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں ریفرنڈم کی اہمیت اور آئین کی تمام شقوں کو فعال رکھنا چاہئے“۔دنیا کے کئی ممالک میں آئینی ترامیم ریفرنڈم کے ذریعے کی جاتی ہیں اورپارلیمنٹ کے پاس آئین میں ترمیم کرنے کے بہت محدود اختیارات ہیں۔برطانیہ میں صرف انیس سو ستانوے سے لے کر دوہزار تک چار ریفرنڈم ہوئے ۔اسٹریلیا میں زیادہ تر آئینی ترامیم ریفرنڈیم سے کی جاتی ہیں ، بلجیم میں آئینی ترمیم کیلئے اسمبلی تحلیل کر کے نئے انتخابات کرانے پڑتے ہیں۔پاکستان میں پہلی بار آئینی ترمیم کیلئے ریفرنڈم کرانے کے متعلق سوچا جا رہا ہے امکان ہے کہ یہ آئینی ترامیم نگران اور الیکشن کے متعلق ہونگی۔یہ بھی ہوسکتا ہے یہ ریفرنڈم ان آئینی ترامیم کے متعلق بھی ہو جنہیں جب سے آئین بنا ہے غیر فعال رکھا گیا ہے۔ خاص طور پر وہ آئینی شقیں تو ضرور اس میں شامل ہونگی جن کا ذکر بار بار ڈاکٹر طاہر القادری کر رہے ہیں ۔

پاکستان میں آج تک جتنے ریفرنڈم ہوئے ہیں وہ صرف فوجی حکمران کی حکومت کو جائز قرار دینے کیلئے کئے گئے ہیں اور ان میں ہمیشہ” کھلی ڈلی“ دھاندلی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستانی عوام ریفرنڈم کو مذاق سمجھنے لگی ہے۔ یہ اور بات ہے کہ پاکستان میں پہلی بارکسی حقیقی ریفرنڈم کے متعلق سوچا جا رہا ہے ۔انیس دسمبر انیس سو چوراسی کے دن جنرل ضیاء الحق نے اپنے اقتدار کو طوالت دینے کیلئے جو ریفرنڈم کرایا تھا اس میں اس نے نوے فیصد ووٹ حاصل کئے تھے ۔اُس ریفرنڈم میں یہ پوچھا گیا تھاکہ کیا آپ صدر پاکستان جنرل محمد ضیا الحق کی جانب سے پاکستان کے قوانین کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھالنے ،نظریہ پاکستان کے تحفظ اور استحکام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو جاری رکھنے اور عوام کے منتخب نمائندوں کو اقتدار کی پُرامن اور منظم تبدیلی کی حمایت کرتے ہیں اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو پھر جنرل محمد ضیا الحق اگلے پانچ سال کے لئے پاکستان کے صدر مملکت ہیں ‘اس ریفرنڈم کے حوالے سے حبیب جالب نے کہا تھا.

شہر میں ہو کا عالم تھا

جن تھا یا ریفرنڈم تھا

تیئس اپریل دو ہزار دو کوجنرل پرویز مشرف نے اپنے ریفرنڈم میں اٹھانوے فیصد ووٹ لئے تھے۔یہ جنرل ضیا ء کے ریفرنڈم سے بھی زیادہ لچسپ ریفرنڈم تھا اس کیلئے جیلوں ، ہسپتالوں ،پٹرول پمپوں ،فیکٹریوں ، مارکیٹوں، سرکاری عمارات میں ستاسی ہزار پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے ۔جہاں کوئی بھی شخص جا کر ووٹ کاسٹ کر سکتا تھا چاہے اس کا نام ووٹر لسٹ ہے یا نہیں یعنی ایک آدمی ایک سو مرتبہ بھی ووٹ کاسٹ کر سکتا تھا۔اس ریفرنڈم کا سوال تھا کہ کیا آپ بلدیاتی نظام کی بقا،جمہوریت کے قیام ،اصلاحات کے تسلسل،فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے خاتمے اور قائداعظم کے خواب کی تکمیل کیلئے صدر جنرل پرویز مشرف کو پانچ سال کیلئے صدر مملکت منتخب کرانا چاہیں گے۔

پاکستانی تاریخ میں ایسے یادگار ریفرنڈم کی موجودگی ہمیں بے یقینی کے اس موڑپر لے آئی ہے کہ ہمیں ریفرنڈم کا لفظ سن کرصرف دھاندلی کا خیال آتا ہے کہ پھر کوئی زور ور زبردستی کچھ کرنا چاہ رہا ہے مگر سنا ہے اس مرتبہ ریفرنڈم کے پیچھے زور ور نہیں وہ کمزور عوام ہے جنہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری اور الطاف حسین کے دستِ مبارک پر بیعت کر رکھی ہے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ان دونوں شخصیات کے ماننے والے تعداد میں دو کروڑ سے زائد ہے۔

مجھے لگتا ہے کہ چودہ تاریخ سے پہلے پہلے کسی ریفرنڈم کا اعلان ہوجائے گا اور ڈاکٹر طاہر القادری کو اپنا لانگ مارچ منسوخ کرنا پڑے گا یہی بھ ممکن ہے کہ لانگ مارچ جب آدھے راستے میں ہو تو ریفرنڈم کا اعلان ہوجائے ۔جہاں تک ڈاکٹر طاہر القادری کا اس سلسلے میں ناکامی کا سوال ہے تو وہ پیدا ہی نہیں ہوتا میں سمجھتا ہوں کہ سیاست کے میدان میں چوہدری برداران سے زیادہ دور بین اور کوئی نہیں ہے۔بس پچھلی مرتبہ ذرا مار کھا گئے تھے مگر اس کی وجہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت تھی ۔ان کی دوربین کے بہت دن پہلے انہیں مستقبل کا منظرنامہ دکھا دیا تھا وہ یونہی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملنے نہیں آگئے تھے۔اور پھر الطاف حسین جیسا جہاندیدہ سیاست دان ان کے ساتھ ہے۔ امن و امان کے وزیر رحمن ملک بھی ان سے ملاقات کر آئے ہیں ۔میں نے تو سنا ہے وہ ان سے عربی زبان کی تعلیم حاصل کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں ۔ایسے لوگ اگر بھا گ بھاگ ڈاکٹر طاہر القادری کے پاس جارہے ہیں تو یقینا انہیں ڈاکٹر صاحب کی زنبیل میں بہت کچھ نظر آرہے ہیں بہرحال الیکشن کی تیاری کرنے والے ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کیلئے تیار ہوجائیں ۔

337 — ڈاکٹر طاہرالقادری الیکشن کیوں نہیں لڑتے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-337 | ↑ فہرست

ڈاکٹر طاہرالقادری الیکشن کیوں نہیں لڑتے

====================

ڈاکٹر طاہرالقادری الیکشن کیوں نہیں لڑتے

نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے لوگ اکثرسوال کرتے ہیں کہ ڈاکٹر طاہر القادری لاکھوں افراد کو اپنے ساتھ لے کر اسلام آباد جا سکتے ہیں تو ان لاکھوں افراد سے ووٹ کیوں نہیں لے سکتے ووٹ سے تبدیلی کیوں نہیں لا سکتے ۔پتہ نہیں ڈا کٹر طاہر القادری اس سوال کا کیا جواب دیتے ہیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ کرپٹ جمہوری نظام میں ووٹ کی پرچی سے پاکستان میں تبدیلی ممکن نہیں۔دراصل ایم این اے کی ہر نشست پر دو تین ہی ایسے امیدوار ہوتے ہیں جن میں سے کسی ایک نے ایم این اے بننا ہوتا ہے ۔جن میں اکثریت انہی کرپٹ لوگوں کی ہے یا ان کے عزیزوں رشتہ داروں کی ہے جو جنرل ضیا کے 1985کے غیر جماعتی انتخابات سے پاکستان کی سیاست میں وارد ہوئے اور جنرل ضیاء کے ساتھ مل کر پاکستان کے سیاسی منظرنامہ کو کرپشن نامہ بنا دیا۔ان میں آدھے سے زیادہ لوگ جاگیردارانہ پس منظر رکھتے ہیں اور سرمایہ دارطبقے کی نمائندگی کرتے ہیں ۔نودولتیوں کی تعداد سب سے اتنی زیادہ ہے جس کی طرف نگاہ اٹھائیں وہی پچھلے تیس بتیس سال میں ارب پتی بناہے ۔یہ لوگ الیکشن جیتنے کیلئے ہر کام کو جائز سمجھتے ہیں ۔میں نے خود ایک بہت ہی اصول پرست ایم این اے کے امیدوار سے یہ جملہ سنا تھا کہ محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہوتا ہے اور انتخابات ایک امیدوار کیلئے جنگ کی طرح ہوتے ہیں ۔ہر امیدوار الیکشن لڑتے ہوئے حالتِ جنگ میں ہوتا ہے۔ اگرچہ ان کی یہ دلیل بھی درست نہیں اور انہوں نے یہ دلیل دی بھی اصل بات کو چھپانے کیلئے ۔

کون نہیں جانتا کہ یہ ایم این اے کے سرمایہ دار اور جاگیردار امیدوار الیکشن صرف اپنی مالی طاقت بڑھانے کیلئے لڑتے ہیں۔کم از کم چار سے پانچ کروڑ روپے ہر امیدوارکیوں خرچ کرتا ہے صرف اس لئے کہ اسے یقین ہوتاہے الیکشن جینے کے بعد اسے چار پانچ ارب واپس مل جائیں گے۔یہ وہ بنیاد ہے جس نے رفتہ رفتہ نوے فیصد پاکستانیوں کو کرپٹ کردیا ہے۔پچھلے چار پانچ انتخابات میں جیتے والے امیدواروں کے گھر بھرتے بھرتے پوری قوم اس مقام پر پہنچ گئی ہے کہ ہر گلی اور ہر کوچے میں اندھیرے کی حکمرانی ہے۔ ہر چور اور ہر ڈاکو جس کے پاس دولت موجود ہے وہی صاحبِ عزت بن گیا ہے ۔ ملک میں عزت اور ذلت کے معیار بدل گئے ہیں ۔اب چور صرف وہی ہے جو چند سو یا چند ہزار چراتا ہے ۔جو لاکھوں اور کروڑوں چراتے ہیں وہ چور نہیں سیاست دان ہیں اورجو اربوں،کھربوں چراتے ہیں وہ تو پوری سیاسی پارٹیوں کے مالک ہیں۔

وہ لوگ دورانِ اقتدار کمیشن کی چونی بھی نہیں چھوڑتے حتی کہ اپنی انتخابی مہم بھی سرکاری خرچ پرجاری رکھتے ہیں۔ انتخابات کے دنوں میں بڑے دریا دل دکھائی دیتے ہیں۔ تجوریوں کے طاقچے وا کر دیتے ہیں نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھول دیتے ہیں ۔ایک ایک ووٹ کی قیمت اتنی ادا کرتے ہیں کہ لینے والے پریشان ہوجاتے ہیں ۔ووٹر کو بھی پتہ ہوتا ہے کہ یہی وقت ہے جو ان سے نکلتا ہے نکال لے ۔پھر ہر شخص کویہ معلوم ہوتا ہے کہ انہی دو میں سے کسی ایک نے جیتنا ہے اس لئے لوگوں کے مفادات انہی دو کے ساتھ وابستہ ہو جاتے ہیں اور یوں بڑے چوروں کا آپس میں مقابلہ ہونے لگتا ہے۔ شریف امیدوار اگر ہمت کر کے اپنے کاغذاتی نامزدگی جمع بھی کرادے تو اس کا کیا حشر ہوتا ہے اس کی تفصیل بتانا کچھ ضروری نہیں۔پاکستان میں ہر شخص اس کا انجام جانتا ہے۔یہ سرمایہ دار امیدوار ایسے ایسے طریقے استعمال کرتے ہیں کہ آدمی پریشان ہوجاتا ہے ایک واقعہ میں اپنے شہر میانوالی کا سناتا ہوں ۔ گذشتہ دنوں میں میانوالی میں اپنے عزیز دوست امجد خان کے پاس گیاوہ مرحوم ڈاکٹر شیر افگن خان کے فرزند ہیں میں نے انہیں مشورہ دیاکہ وہ تحریک ِ انصاف شامل ہوجائیں ۔ تحریک ِ انصاف آپ کو ایم این اے کا ٹکٹ نہ دے تو ایم پی اے ضرور دے دے گی یوں آپ کی کامیابی یقینی ہوجائے گی مگر وہاں بیٹھے دس پندرہ لوگ پاگلوں کی طرح مجھے یہ سمجھانے لگے کہ امجد خان آزاد امیدوار کی حیثیت سے ایم این اے کی نشست پر بڑے مارجن کے ساتھ کامیاب ہوجائیں گے ۔میں خاموش ہوگیا البتہ میں نے ان کے چہروں کو بغور دیکھا دوسرے دن شہر میں کچھ اور لوگوں سے بات ہوئی تو انہوں نے بھی یہی کہا مگر شام کوجب تنہائی میں میں نے غورکیا تو ایک ایک چہرہ میری آنکھوں کے سامنے سے گزرنے لگا تو مجھے احساس ہوا کہ ان میں سے زیادہ ترلوگ وہ تھے جو روکھڑی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اس وقت اس نشست سے حمیر حیات روکھڑی ایم این اے ہیں ۔ مجھے علم ہوگیا کہ یہ مہم روکھڑی گروپ نے چلا رکھی ہے کہ انعام اللہ نیازی جو تحریک انصاف کے اس نشست سے ایم این اے کے امیدوار ہیں کہیں وہ اور امجد خان ایک نہ ہوجائیں کیونکہ ان کے ایک ہوجانے کے بعد حمیر حیات روکھڑی جو نون لیگ کے امیدوار ہیں وہ الیکشن سے فارغ ہو جائیں گے ان کی جیت کی کوئی امکانی صورت تب ہی نکل سکتی ہے کہ انعام اللہ خان نیازی کے علاوہ امجد خان بھی ایم این اے کے اس نشست پر امیدوار نہ ہوں ۔ اس طرح کی سیاست جہاں ہو وہاں آپ کیا توقع رکھتے ہیں کہ کوئی شریف آدمی بھی الیکشن لڑ کر اسمبلی میں پہنچ سکتا ہے ۔

مجھے یہ بھی علم ہے کہ اگر امجد خان ایم این اے کی نشست پر آزاد امیدوار ہونے کی بجائے تحریک ِ انصاف کی طرف سے ایم پی اے کے امیدوار ہوجائیں تو یہ نون لیگ کا امیدوار ایک دو امیدواروں کو الیکشن لڑنے کیلئے خود کھڑے کرائے گا تاکہ وہ انعام اللہ خان نیازی کے ووٹ کاٹ سکیں ۔برادری ازم کو جگایا جائے گا۔مختلف پیران کرام کی وساطت سے ووٹ مانگے جائیں گے ۔یہ امیدوار کتنے ظالم ہوتے ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ انہوں نے اپنے حلقے میں اپنے ذاتی تعلق والے یاخریدے ہوئے ایس ایچ او تھانوں میں لگوائے ہوتے ہیں اور دیکھتے رہتے ہیں کہ کونسا ووٹر ان سے ذراسا باغی ہو رہا ہے۔کس کے تیور ٹھیک نہیں لگ رہے ۔تھانے کے ایس ایچ او کو اشارہ کرتے ہیں وہ اس خاندان کے کسی فرد کوکسی مقدمہ میں شامل کرکے گرفتار کرلیتا ہے پھر خود اس خاندان کے کسی بڑے کے ساتھ تھانے میں پہنچ جاتے ہیں اور اسے چھڑا کر لے آتے ہیں ۔اور اپنے ووٹر کو اپنے احسان کے بوجھ تلے دبالیتے ہیں ۔بیچارہ انہیں ووٹ نہ دے تو کسے دے۔

اب ایسے امیدواروں کے درمیان ہونے والے نئے انتخابات کے نتیجے میں کیسی اسمبلی وجود میں آئے گی یقینا ایسی ہی ہوگی جیسی اب ہے جس نے ملک کو تباہی کے آخری دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اس صورت حال میں ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد امید کی ایک تابناک کرن کی طرح ہے ۔جہاں تک الطاف حسین کے ساتھ دینے کا تعلق ہے تو یہ بات ذہن میں رکھئے کہ ایم کیو ایم وہ واحد پارٹی ہے جو جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو اپناٹکٹ نہیں دیتی اس کے ایم این اے اور وزیر عام لوگ ہوتے ہیں ۔میرے دعا ہے کہ پورے ملک سے ایسے ہی امیدوار اسمبلی میں پہنچیں اور اس وقت عمران خان سے یہی توقع کی جارہی ہے۔اللہ تعالی ڈاکٹر طاہر القادری ، الطاف حسین اور عمران خان کو اس مقصد میں کامیاب فرمائے ۔

338 — کالی بلیاں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-338 | ↑ فہرست

کالی بلیاں

====================

کالی بلیاں

یوسف رضا گیلانی نے ایک اخباری خبرمیں ارشاد فرمایا ہے کہ ڈاکٹرطاہر القادری اندھیرے میں بلی تلاش کر رہے ہیں۔ حیرت ہے ابھی تک یوسف رضاگیلانی یہی سمجھ رہے ہیں کہ باہر اندھیرا ہے اور کالی بلی کسی کو دکھائی نہیں دے رہی۔ پتہ نہیں انہوں نے کیسی عینک لگا رکھی ہے کہ اتنا کچھ ہوجانے کے باوجود بھی انہیں آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کے اجالے دکھائی نہیں دے پائے۔ حضور! عینک اتارئیے، زمانہ بدل چکا ہے کرپشن کرنے والی کالی بلی مسلسل میڈیا کے کیمروں کی زد میں ہے جن کی الیکٹرانک لہریں سیدھی عدالت گاہوں میں پہنچ رہی ہیں اور ڈاکٹر طاہر القادری تو اس یقین کے ساتھ وطن واپس آئے ہیں کہ وہ کرپشن کی کالی بلیوں کو اپنے انجام تک پہنچائیں گے۔ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوتے یا نہیں یہ الگ بات ہے مگر یہ خواہش اور دعا ہر پاکستانی کے دل میں دھڑک رہی ہے کہ اللہ اس ملک کو ان کالی بلیوں سے محفوظ رکھے جنہوں نے انسانی خون پی پی کر بہروپ بدلنے کی” شکتی“ حاصل کر رکھی ہے۔ ویسے ایک بات کی داد موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے علاوہ یوسف رضا گیلانی کی حکومت کو بھی دینا پڑے گی کہ انہوں نے اس محاورے کو غلط ثابت کر دیا ہے کہ لوٹ کھسوٹ کی حکومتیں زیادہ دیر نہیں چلتیں۔ عطاالحق قاسمی نے چند سال پہلے کیا سچی بات کہی تھی:

لگتا ہے بہت دیر رکے گی میرے گھر میں

اس رات کی آنکھوں میں شناسائی بہت ہے

واقعی یہ رات بہت طویل تھی۔ پچھلے پانچ سال بہت لمبے تھے۔ ایسا لگتا ہے میرے دیس نے ان پانچ برسوں میں درد کے پچاس سال گزار دئیے ہیں۔ ہاں تکلیف میں رات کب گزرتی ہے مگر اب کچھ کچھ امید کی جھلک دکھائی دینے لگی ہے۔کہیں بہت دور دھندلا سا صبح کا تارا دمک رہا ہے۔ چلو جیسے تیسے رات گزری اس وقت یہ رات ہے تو اپنے آخری پہر میں۔ کبھی کبھی یہ سوچ کر میں کانپ جاتا ہوں کہ خدانخواستہ میں جسے آخری پہر سمجھ رہا ہوں اگر یہ رات کا پہلا پہر ثابت ہوا تو پھر کیا ہوگا۔ بہر حال میری تمام دعائیں اُس دھندلے سے صبح کیلئے ہیں جسے عمران خان کہتے ہیں۔

یہ اندھیرے کی بلیاں جو اس ملک کو تباہی کے آخری دھانے تک لے گئی ہیں، ان سے نجات کا ایک طریقہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سوچا ہے جسے میڈیا کے ایک بڑے حصے نے بری طرح مسترد کیا ہے۔ ممکن ہے ڈاکٹر طاہر القادری کا طریقہ درست نہ ہو مگر میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ میڈیا کی زبان پر وہی الفاظ کیوں ہیں جو نون لیگ کی زبان سے ابل رہے ہیں۔ حتیٰ کہ وہ کالم نگار جو میری طرح امید کی آخری شمع عمران خان کو سمجھتے ہیں وہ بھی ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف بپا ہونے والی نون لیگ کی میڈیا مہم میں پوری طرح شریک ہیں۔ کیوں؟ ڈاکٹر طاہر القادری تو واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے سیاست میں حصہ نہیں لینا یعنی ان کی تمام تر سیاسی مہم جوئی اُس سیاسی پارٹی کیلئے ہے جو ملک کو کرپشن کی کالی بلیوں سے نجات دلانا چاہتی ہے اور وہ صرف تحریکِ انصاف ہے۔

نون لیگ کی میڈیا مہم اس سطح تک پہنچ چکی ہے کہ ایک اینکر پرسن نے ڈاکٹر طاہر القادری کو ایک مخصوص مسلک کا نمائندہ قرار دے کر ملک کو خانہ جنگی کا راستہ تک دکھانی کی کوشش کی ہے۔ ایک اور اینکر پرسن جسے تحریکِ طالبان کے ترجمان اکثر فون کرتے رہتے ہیں اس نے تو ڈاکٹر طاہر القادری کو ایک طرح موت سے ڈرانے کی بھی کوشش کی ہے ا للہ تعالی انہیں ہدایت دے۔ اس تناظر میں یوسف رضا گیلانی کا بیان بھی ایک طرح سے نون لیگ سے ہمدردیاں حاصل کرنے کا طریقہ کار محسوس ہوا ہے۔ ویسے یوسف رضا گیلانی کو بھی نون لیگ میں شامل ہو جانا چاہئے جہاں نواز شریف نے کئی اور ایسے ویسوں کو شامل کرلیا ہے وہاں یوسف رضا گیلانی کے نام کے ساتھ تو سابق وزیر اعظم کا لاحقہ بھی شامل ہے۔ مگر یہ طے ہے ان کے بیٹے کے خلاف کرپشن کے جو کیس ہیں ان میں اگر ان کے بیٹے کی مدد آصف زردار ی نہیں کر سکے تو نواز شریف بھی کچھ نہیں کر سکیں گے۔ پتہ ہے یہ لیڈر یہ بات کیوں بھول جاتے ہیں کہ میڈیاسے چھپ چھپا کر ہونے والی تمام ڈیلیں آخر میڈیا کے پاس پہنچ ہی جاتی ہیں۔

ویسے میں بچپن سے کالی بلیوں سے ڈرتا آ رہا ہوں اور یہی بے وقوفانہ خیالات رکھتا ہوں کہ کالی بلی راستہ کاٹ جائے تو وہ راستہ چھوڑ دینا چاہئے۔ مگر یہ کالی بلیاں جن کی تلاش میں ڈاکٹر طاہر القادری آئے ہوئے ہیں، یہ تو ایسی خطرناک اور خوفناک ہیں کہ جہاں سے گزر جاتی ہیں وہاں برسوں تک زمین سے کچھ نہیں اُگتا۔ اب دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے یہ کالی بلیاں مل کر ڈاکٹر طاہر القادری کو زیر کر لیتی ہیں یا وہ اپنے کوئی بہت بڑی ”شکتی“ لے کر آئے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ان کے پاس کوئی بڑی ”شکتی“ ضرور موجود ہے وگرنہ ”کالی بلیوں“ کوخوف زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے خیال میں یہ شکتی عوام کی شکتی ہے۔ یعنی عوامی طاقت ان کے ساتھ ہے۔ جب کہ کچھ لوگ اسے کسی اور ادارے کی قوت قرار دے رہے ہیں جہاں تک عوامی طاقت کی بات ہے تو اس بات سے کون انکار کر سکتا ہے کہ ہر پاکستانی جوعوام میں شامل ہے چاہے وہ کسی بھی ادارے میں کام کرتا ہے۔ اسے حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ملک کی بہتری کیلئے جسے چاہے اسے ووٹ دے یعنی اس کے ہاتھ بیعت کر لے۔

339 — چینی سفیر کے ساتھ شام کے کچھ لمحے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-339 | ↑ فہرست

چینی سفیر کے ساتھ شام کے کچھ لمحے

====================

چینی سفیر کے ساتھ شام کے کچھ لمحے

گزشتہ شام چینی سفیر سن و ی ڈونگ کے ساتھ گزاری۔ اس شام میں اور بھی بہت سے احباب شریک تھے ۔مجيب الرحمٰن شامی تھے ۔شعیب بن عزیز تھے حفیظ اللہ نیازی تھے ۔ سلیم بخاری اور میاں سیف الرحمٰن بھی موجود تھے ایک بلاگر بھی تھے ۔سنا ہے اِن بلاگر صاحب سے ’’اہل‘‘ صدرِ مسلم لیگ بھی خاصے متاثر ہیں اورمریم نواز بھی۔ (پاکستانی سیاست بھی ان دنوں سوشل میڈیا کی چیز بن چکی ہے ۔)جب چینی سفیر نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں زیادہ پروجیکٹس پر سرمایہ کاری کی ہے کچھ پروجیکٹس کےلئے قرض بھی دیا مگر وہ صرف دو فیصد سودپر دیا گیا ہے۔ جس کےلئے چینی حکومت نے خصوصی طور پر اجازت دی ہے تو موصوف فوراً بولے ’’مگر وہ قرض ہم آپ کو واپس کیسے کریں گے ۔قرض دینے سے پہلے آپ کو یہ سوچنا چاہئے تھا ‘‘چینی سفیر ذرا سا پریشان ہوا مگر وہ بہت ذہین آدمی ہیں۔اُنہوں نے فوراً کہاکہ بہت جلدسی پیک پاکستان کو اس قابل بنا دے گا کہ صرف چین کے نہیں دنیا کے قرض چکانے کے قابل ہوجائےگا۔اور پاک چین دوستی توسمندر سے کہیں زیادہ گہری ہے، پہاڑوں سے زیادہ بلند ہے اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔یہ ایک منفرد دوستی ہے جو کتنی نسل در نسل چل رہی ہے اور چلتی رہے گی۔ یہ وہ عظیم دوستی ہے جوکبھی زوال سے آشنا نہیں ہوسکتی۔

بہر حال اصل قصہ تو سی پیک کا ہی ہے اور چینی سفیر نے اس کا کریڈٹ نواز شریف کودیا مگرحق سچ کی بات یہی ہے کہ اس سی پیک کے پیچھے جو دماغ اور دھڑکتا ہوا دل تھا وہ اِسی چینی سفیر کا تھا جو پاکستان میں اپنے چار سال مکمل کرکے چین واپس جانے والا ہے ۔سی پیک کو کچھ بھی کہہ لیا جائے لیکن حقیقت میں تو یہ ایک راہداری ہے ایک سڑک ہے ۔ میں نے اس سڑک کے بارے میں پہلے بھی کہیں لکھا تھا کہ کاشغر کو گوادر سے ملانے والی اس سڑک نے ایک دنیا کو پریشان کر رکھا ہے ۔ یہ سڑک ایک بہت بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔اِس سڑک کے وسائل سے بین الاقوامی مسائل حل ہونے کا امکان ہے۔ یہ سڑک پاکستان کو ایک روشن اور تابناک دور میں داخل کرے گی۔یہ عام لوگوں کے حالاتِ زندگی بدلنے والی سڑک ہے ۔یہ تازہ بستیاں آباد کرنے والی سڑک ہے۔یہ سڑک کسی کو بے روزگار نہیں رہنے دے گی ۔فاقہ زدہ آنگنوں میں تبسم بکھیر دے گی ۔

مفلسی کی پلکوں پر تھرتھراتے ہوئے آنسوئوں کو موتیوں میں بدل دے گی۔بقول فیض :سنی گئی ہے بالآخر برہنہ پائی کی ۔چین میں بھی اس سڑک کی تعمیر کو کتنی اہمیت دی جارہی ہے کہ وہاں سی پیک کے نام سے کئی اخبار نکل آئے ہیں ۔اس کی اہمیت کا اندازہ اس واقعہ سے لگائیے میرا ایک بزنس مین دوست جو چین سے برطانیہ میں مختلف چیزیں امپورٹ کرتا ہے ۔کل کاشغر سے واپس آیا تو مجھے کہنے لگا۔میں کاشغرمیں جس چینی کا مہمان تھا ۔وہ مجھے ایک دن اپنے ساتھ شہر سے باہر تقریباً تیس کلو میٹر دور لے گیاکہ تمہیں ایک بہت خاص چیز دکھانی ہے ۔ وہاں ایک قطعہِ اراضی دکھا کرکہنے لگا میں نے یہ زمین خریدی ہے۔ وہ زمین دو ایکٹر سے زیادہ نہیں تھی۔وہاں کام جاری تھا چاردیواری تعمیر ہورہی تھی۔ بہت پر جوش تھا ۔بتانے لگامیں بہت بڑا ویئر ہائوس بنا رہا ہوں۔یہاں سے بیک وقت ایک سو ٹرالروں پر سامان لوڈ کیا جا سکے گا ۔میں حیران پریشان کہ شہرسے اتنی دور یہ سامان رکھنے کیلئے اسٹورز بنا رہا ہے۔ پاگل تو نہیں ہوگیا ۔ یہاں کس نے آنا ہے ۔میں نے آخر کار اُس سے کہہ دیا کہ میرے نزدیک تو یہ جگہ کاروبار کیلئے قطعاً مناسب نہیں۔

میرے خیال میں تم اپنا سرمایہ ضائع کر رہے ہو۔اس نے مجھے بازو سے پکڑا اورسڑک پر لے آیا ۔پھر جاتی ہوئی سڑک کی طرف اشارہ کر کے بولا ’’یہ سڑک سیدھی گوادر جارہی ہےــ‘‘۔

بے شک چین پاکستان کا تجارتی پارٹنر بن گیا ہے اور اس نے گزشتہ تین سالوں میں پاکستان میں اپنی سب سے بڑی سرمایہ کاری کی ہے 20ہزارپاکستانی طلباچین کے مختلف اداروں سے تعلیم حاصل کررہے ہیں اورچینی زبان اور اردو زبان کے درمیان روابط میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔تہذیب و تمدن میں بھی ایک تعلق قائم ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ پاکستان میں انرجی کے بحران کے خاتمے میں بھی چین نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔لاہور کی اورنج ٹرین بھی لاہور کےلئے اہل چین کا تحفہ ہے۔چینی سفیر نے شہباز شریف کی بھی بہت تعریف کی ۔ایک خاتون صحافی نے بہت کوشش کی کہ چینی سفیرسابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے نا اہل ہونے پر کوئی اظہارِ خیال کریں مگر کمال دانشمندی سے انہوں نے اسےپاکستانی کا اندرونی معاملہ قرار دیا ۔ان کا یہ رویہ امریکہ اور دوسرے مغربی ممالک کےلئے ایک پیغام بھی تھا جنہوں نے دبے لفظوں میں پاکستان کے داخلی معاملات کو موضوع گفتگو بنایا ہے ۔

عمران خان سے بھی چینی سفیر کے بہت اچھےتعلقات ہیں وہ عمران خان سے ملنے کئی بار بنی گالا جا چکے ہیں مگر اُس شام چینی سفیر نےعمران خان کا ذکر نہیں کیا ۔کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ محفل میں شریک لوگوں کی اکثریت نواز شریف کی حمایت کرنے والوں کی ہے ۔شاید وہاں میں اکیلا ایک آدمی تھا جس کے نزدیک پاکستان کے تابناک مستقبل کے لئے عمران خان کا اقتدار میں آنا نہایت ضروری ہے۔دراصل لاہور میں میڈیا کے لوگوں کی اکثریت نے ہمیشہ نوازشریف اور شہباز شریف کا ساتھ دیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کی وجہ شعیب بن عزیز ، عطاالحق قاسمی اور عرفان صدیقی جیسے ذہین لوگوں کاشمار ان کے مشیروں میں ہوناہے

340 — کل کیا ہوگا

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-340 | ↑ فہرست

کل کیا ہوگا

====================

کل کیا ہوگا

الطاف حسین کے لانگ مارچ میں شریک ہونے کے اعلان کے بعد تو لانگ مارچ کی کامیابی پرکسی کو کوئی شک نہیں رہا مگر سوال یہ ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری پندرہ بیس لاکھ لوگوں کے ساتھ اسلام آباد پہنچ گئے تو کیا ہوگا یقینا حکومت کے ساتھ مذاکرات ہونگے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے وہی مطالبات ہوں گے جو وہ پہلے پیش کر چکے ہیں جن میں سے پہلا نگران حکومت کا قیام ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ پیپلزپارٹی نگران حکومت بنانے کا اعلان کردے گی لیکن مذاکرات تو اس وقت کامیاب قرار پائیں گے جب نگران حکومت میں شامل لوگ ڈاکٹر طاہر القادری کے معیار کے مطابق ہوں گے یعنی پہلا مرحلہ یہ ہوا کہ لانگ مارچ کے نتیجے میں ایسی نگران حکومت لائی جائے جو پیپلزپارٹی،نون لیگ یا کسی اور سیاسی پارٹی کی ہمدرد نہ ہو، اس میں کرپٹ لوگ نہ شامل ہوں، وہ غیر جانبدار لوگوں کی حکومت ہو۔ ایسے لوگ ہوں جو کاروبارِ حکومت کو احسن انداز میں چلا سکیں ۔

میرا خیال ہے پیپلزپارٹی والے اس بات کو بھی مان لیں گے کیونکہ جب تک آصف زرداری کرسیٴ صدارت پر متمکن ہیں انہیں کوئی مسئلہ نہیں ۔ مسئلہ پیدا ہوگا نون لیگ کیلئے،خاص طور پر اس وقت جب نگران حکومت نے ان امیدواروں کے خلاف کورٹ میں جانا شروع کردیا جنہوں نے ٹیکس نہیں دیا یا بل نہیں جمع کرائے یا جن امیدواروں کے مختلف مقدمہ زیر التوا ہیں کہ جب تک ان مقدمات کے فیصلے نہیں ہوتے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔ یقینا ایسے امیدوار پیپلزپارٹی میں بھی کم نہیں ہوں گے مگر مسئلہ نون لیگ کیلئے ہوگاکہ وہ تمام پرندے جو موسم آنے کااخباری غلغلہ سن کر پیڑ پر آبیٹھے ہیں، وہ اڑ جائیں گے بلکہ کئی پرانے پرندوں کو بھی ساتھ اڑا لے جائیں گے۔

پانیوں کو منجمد ہونا تھا آخر ہوگئے.

رُت بدلنے پر پرندے پھر مسافر ہوگئے

ڈاکٹر طاہر القادری اس سلسلے میں آئین کی کتاب بھی اٹھائے پھرتے ہیں وہ یقینا عدالت عالیہ کے دروازے پر بھی دستک دیں گے اور وہ دستک بڑی اہم ہے کیونکہ سپریم کورٹ طے کئے بیٹھی ہے کہ اس نے کام آئین کے مطابق کرنا ہے ۔ دہری شہریت کا معاملہ سب کے سامنے ہے۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ اب سپریم کورٹ کہے کہ وہ آئین کی شق نمبر62/اور63 پر عملدرآمد نہیں کراسکتی ۔اسے آئین کے مطابق فیصلہ دینا پڑے گاماہرینِ قانون و آئین کا خیال ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے ان شقوں پر عملدرآمد کرا دیا تو ملک واقعی تبدیلی کے راستے پر گامزن ہوجائے گا۔ یہ بات یقینا سپریم کورٹ میں بیٹھے ہوئے دھڑکتے دل بھی جانتے ہوں گے،سو فیصلے آئیں گے جیسے پہلے آرہے ہیں۔

اور اگر زیادہ امیدوار نااہل قرار دے دیئے گئے تومجبوراً سپریم کورٹ کو انتخابات تین ماہ کیلئے ملتوی کرنے پڑیں گے۔ یہ باتیں اس وقت پیپلزپارٹی اور نون لیگ دونوں کی عاقل و بالغ لیڈرشپ بھی سوچ رہی ہے اور ایک ہی کشتی میں بیٹھ کر سوچ رہی ہے۔ اس کا ایک فوری حل تو یہ سوچا گیا ہے کہ نون لیگ اور پیپلزپارٹی مل کر ایک آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت کے ساتھ پاس کردے جس کا سپریم کورٹ کچھ نہ بگاڑ سکے اور اس آئینی ترمیم میں ان شقوں کو بدل دیا جائے مگر اس میں دو رکاوٹیں ہیں ایک تو یہ کہ وقت کم ہے دوسرا پیپلزپارٹی اور نون لیگ کے درمیان وہ مراسم جو بھی تک عوام کی نظر وں سے اوجھل ہیں وہ کھل کر سامنے آجائیں گے یعنی سیاست کا اصل میدان سپریم کورٹ میں سجنا ہے۔ سپریم کورٹ یہ بھی دیکھ رہی ہے کہ اصغر خان کیس کے فیصلے پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا یقینا نگران حکومت کو اس فیصلے پر بھی عملدرآمد کرانے پڑے گا۔اس وقت ہمارے دانشوروں کو اس بات کی سمجھ آئے گی کہ عمران خان نے دو بہت بڑے جلسے کئے۔سیاست کے دریا میں ایسا طوفان برپا کیاکہ لوگ اپنی نشستیں چھوڑ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے لگے اور پھر وہ یک لخت خاموش ہوگئے، لہریں پُرسکوت ہوگئیں ۔میرے خیال کے مطابق عمران خان نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اپنی جماعت میں اس حد تک مایوسی پھیلا دی کہ شامل ہونے والے واپس جانے لگے۔ نون لیگ کے دروازے پر لوٹوں کی قطاریں سجنے لگیں۔

دراصل عمران خان کو اندازہ ہوگیا تھا کہ اب ریس کے میدان سے پرانے گھوڑے جانے والے ہیں۔ وہ اپنی طبعی عمر کو پہنچ چکے ہیں ۔اگرچہ اس وقت وہ بھی اپنے نئے ساتھیوں کی خواہش پر یہی کہہ رہے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں مگر انہیں معلوم ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ان بدلتے ہوئے حالات میں جہاں تک فوج کے کردار کا تعلق ہے توجنرل ایوب کے بیٹے ، جنرل ضیاء الحق کے فرزند اور جزل پرویز مشرف کے کچھ ہم مشرب کی نون لیگ میں شمولیت کا مفہوم کہیں یہ دیا جارہا ہے کہ شاید آئندہ حکومت نوازشریف بنانے جا رہے ہیں۔ میرے نزدیک یہ تاثر غلط ہے اور صرف ایک انتخابی شعبدے بازی ہے جو بہت پرانی ہوچکی ہے۔جنرل کیانی نے نہ کوئی پہلے غیر آئینی کام کیا ہے اور نہ وہ کوئی غیر آئینی کام کرنے کا خیال رکھتے ہیں۔ سو جوفیصلہ عدلیہ کا ہوگا وہی افواجِ پاکستان کا ہوگا۔ایک اہم ترین مسئلہ یہ بھی ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے جلوس کو دہشت گردی سے بچانے کی ذمہ داری کیا پنجاب پولیس لے گی یا یہ کام بھی افواجِ پاکستان کو کرنا پڑے گا۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ڈاکٹر طاہر االقادری کو اس سلسلے میں باقاعدہ فوج سے درخواست کرنا چاہئے۔ پنجاب حکومت اس ذمہ داری کو احسن انداز میں پورا نہیں کرے گی کیونکہ وہ سمجھتی ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نون لیگ کو اقتدار سے روکنے کیلئے سامنے لائے گئے ہیں ۔مگر میرا خیال اس کے برعکس ہے میرے نزدیک اس جلوس میں دہشت گردی کی واردات کا سب سے زیادہ نقصان نون لیگ ہوگا،انتخابات دور ہوتے چلے جائینگے۔بہرحال نیا سال سب کو مبارک ہو، دعاہے کہ وہ پاکستان کیلئے روشنیاں اور خوشبوئیں لیکر آئے۔ ابھی تک تو معاملہ صرف آصف زرداری، نواز شریف اور عمران خان کے درمیان ہے اور حضرت ِ غالب نے شاید انہی کے حوالے سے کہا تھا.

دیکھئے پاتے ہیں عشاق بتوں سے کیا فیض

اک نجومی نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے

341 — کیا طاہرالقادری نظام بدلیں گے؟

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-341 | ↑ فہرست

کیا طاہرالقادری نظام بدلیں گے؟

====================

کیا طاہرالقادری نظام بدلیں گے؟

ان دنوں ڈاکٹر طاہر القادری لانگ مارچ کی تیاریاں کر رہے ہیں۔دعاہے کہ اللہ انہیں کامیاب کرے مگراس سلسلے میں انہیں ایک بہت اہم مشورہ دیا گیاہے ۔ میرے خیال میں انہیں فوراً اس پر عمل کرنا چاہئے ۔وہی وہ واحد راستہ ہے جو اس شہر کی طرف جاتا ہے جس کے دروازے پر تبدیلی کا بورڈ لگا ہوا ہے ۔ اگرچہ وہ راہِ پر خار ہے کچھ لمبی مگر اتنی طویل بھی نہیں کہ طے نہ ہوسکے ۔مشورہ دینے والی شخصیت بہت اہم ہے مگر مشورے سے زیادہ اہم نہیں سو اس شخصیت کا نام نہیں صرف مشورہ درج کر رہا ہوں۔ انہوں نے فرمایا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو چاہئے کہ وہ مختلف پارٹیوں کے اُن امیدواروں کے خلاف عدالت عالیہ جائیں جنہیں وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں الیکشن لڑنے کا حق نہیں ملنا چاہئے ۔

ایم این اے کے امیدواروں کے خلاف سپریم کورٹ میں اور ایم پی اے کے امیدواروں کے خلاف ہائی کورٹس میں۔عدالتوں میں جانے کیلئے ضروری ہے کہ ان کے پاس امیدواروں کے جرائم کے ثبوت ہوں۔وہ ثبوت انہیں جمع کرنے ہوں گے اور یہ کوئی مشکل مرحلہ نہیں ہے ۔وہ ان شواہد کے حصول کے لئے ہر شہر میں اپنی ایک تحقیقاتی ٹیم تیار کریں جواپنے شہر کے انتخابی امیدواروں کے متعلق مکمل چھان بین کرے،تمام اثاثوں کا ریکارڈ جمع کرے یہ پتہ کرے کہ اس شخص نے یہ اثانے کیسے بنالئے ہیں اور کون کون سے اثاثے کس کس نوکر کے نام پر ہیں یہ لیڈران کرام چند سال میں کروڑپتی اور ارب پتی کیسے بن گئے ہیں اوروہ یہ تمام معلومات صوبائی سطح پر کام کرنے والی اپنی تحقیقاتی ٹیم کو بھیج دے۔ صوبائی سطح کی تحقیقاتی ٹیم وکلاء کے ایک وسیع پینل کے ساتھ مل کر کام کرے۔وہاں ان معلومات پر اچھی جانچ پڑتال کی جائے اور پھر ان شواہدکو کورٹس میں بھیج دیا جائے ۔صوبائی سطح کی تحقیقاتی ٹیمیں اُن امیدواروں کی لسٹیں حاصل کریں جنہوں نے ابھی تک ٹیکس نہیں دیا ۔ جنہوں نے بجلی، پانی اور گیس کے بل نہیں دئیے ہوئے ۔ایک ٹیم ہر ایم این اے اورہر ایم پی اے کے متعلق تحقیقات کرے کہ اس نے اپنے حلقے سے باہر کے کسی شخص کاکوئی کام تونہیں کرایا ۔اپنے کوٹے پر کسی ایسے شخص کو ملازمت نہیں دی جس کا تعلق اس کے حلقہ انتخاب سے نہیں تھاتاکہ یہ بات بھی سامنے آئے کہ کوٹے میں ملنے والی ملازمتیں کہاں کہاں فروخت ہوئی ہیں ۔کسی شخص سے کسی کام کے لئے رقم تو وصول نہیں کی ۔ بظاہریہ کام خاصا مشکل دکھائی دیتا ہے مگر مشورہ دینے والوں کو یقین ہے کہ جیسے ہی یہ سلسلہ شروع ہوا لوگوں نے خود ان لٹیروں کے خلاف ایسے ایسے ثبوت فراہم کردینے ہیں کہ دنیا حیران رہ جائے گی ۔امیدوار خود ایک دوسرے کے خلاف ثبوتوں کے ڈھیر لگادیں گے ۔پھر اس سلسلہ میں میڈیا سے بھی رابطہ کیا جائے ۔

میڈیا کے پاس ان چوروں کے خلاف بے تحاشامواد موجود ہے۔خاص طور پر اخلاقی جرائم میں ملوث امیدواروں کے متعلق بہت سی ویڈیوز حاصل ہوسکتی ہیں ۔یوٹیوب پر موجود ویڈیوز کو بھی کورٹس میں پیش کیا جا سکتا ہے ۔اخبارات میں شائع ہونے والی خبریں جن کی تردید نہیں ہوئی وہ بھی کورٹس میں لائی جا سکتی ہیں ۔کئی ایسی کتابیں بھی موجودہیں جو کئی امیدواروں کے خلاف ثبوت کی حیثیت رکھتی ہیں۔پورے ملک کی حلقہ بندیوں کو چیک کرایا جائے کہ کس دور میں کس ایم این اے اور کس ایم پی اے کی کوششوں سے کس حلقہ میں کیاتبدیلی آئی ہے اور کیوں آئی ہے ،اس سے کس امیدوار کو کیا کیا فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ میرے خیال میں اکثر امیدواروں کے خلاف یہی مقدمہ کافی ثابت ہوگا کہ اس امیدوار کے جو اثاثے ہیں وہ اس نے کہاں سے حاصل کئے ہیں ۔دوسرااس نے اثاثوں کو ظاہر کیوں نہیں کیا ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے خود اپنی تقریر میں فرمایا ہے کہ دولت چھپانے کے جرم میں آئین ِ پاکستان میں دوسال قید ِ بامشقت کی سزا ہے ۔اس کام کے لئے ادارہ منہاج القران ریٹائرڈ ججوں ، ریٹائرڈپولیس آفیسروں اورفوجی اداروں میں کام کرنے والے ریٹائرڈ افراد کو محدود مدت کے لئے ملازمت بھی فراہم کر سکتا ہے۔ ایک ٹیم ایسی بھی تیار کی جائے جس کا کام امیدواروں کے پچھلے 20 سال میں اخبارات میں شائع ہونے والے بیانات کا جائزہ لینا ہو کہ کس شخص نے کب کہاں اور کیا جھوٹ بولا تھا اور پھر وہ تمام مواد بھی کورٹس میں پیش کیا جائے قانوناً جھوٹ بولنے والے افراد بھی امیدوار نہیں بن سکتے ۔

پھر ان لوگوں کے لئے انعام کے طور پرمعقول رقم کا بھی اعلان کیا جائے جو ان امیدواروں کے خلاف ثبوت فراہم کریں ۔اس کام کیلئے یقینا ایک بڑے بجٹ کی ضرورت ہے اس کے لئے مشورہ ہے ڈاکٹر طاہر القادری کی اپیل پربیرون ملک رہنے والے پاکستانی اس تمام پراجیکٹ کا بجٹ ایک دن میں فراہم کردیں گے۔ اگرچہ یہ مشورہ بہت زبردست ہے مگر امیدواروں میں اکثریت بڑے فنکار لوگوں کی ہے زیادہ تر ایسے باکمال لوگ ہیں کہ قتل بھی کرتے ہیں اور چرچابھی نہیں ہونے دیتے ان کے دامن پر نہ کوئی داغ دکھائی دیتا ہے اور نہ جنجر پہ کوئی چھینٹ نظر آتی ہے اورپھر وہی پہلا پتھر مارنے بھی آجاتے ہیں۔یہ تو آپ نے سنا ہوا ہوگا کہ پہلے پتھر وہ مارے جس نے کبھی گناہ نہ کیا ہو۔اس وقت بھی ان فنکاروں نے اپنی قلمی خدمتگاروں سے ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف ایک مہم شروع کرا رکھی ہے جس میں ڈاکٹر طاہر القادری پر سب سے بڑا الزام یہ لگایا جارہا ہے کہ انہوں نے پاکستانی نیشنلٹی کے ساتھ ساتھ کینیڈا کی نیشنلٹی بھی حاصل کر رکھی ہے اس سلسلے میں ایک کالم نگار جو ہندوذہنیت سے بہت متاثر ہیں۔

انہوں نے بھارت کی خوبی بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جنم لینے والا کوئی شہری جب کسی اور ملک کی نیشنلٹی لے لیتا ہے تو اسے بھارت ویزا لے کر آنا پڑتا ہے۔میں انہیں کیا کہوں انہیں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نہیں دکھائی دیتے۔جہاں ہر شخص دہری شہریت رکھ سکتا ہے چاہے وہ ملک کا وزیراعظم ہی کیوں نہ ہو۔برطانیہ میں کئی ایسے وزیر رہے ہیں جن کے پاس دہری نیشنلٹی تھی۔دہری نیشنلٹی رکھنے والے پاکستانی جب ملک کے وزیر اعظم بنے تھے تو یہی کالم نگار ان کی شان میں قیصدہ خواں دکھائی دئیے تھے۔ کیا جس وقت ڈاکٹر قدیر خان وطن واپس آئے تھے تو کیا اس وقت ان کے پاس دہری شہریت نہیں تھی ۔ماضی کے اخبارات اٹھا کر دیکھ لیجئے کہ کہیں کسی اخبار میں کسی شخص نے معین قریشی یا شوکت عزیز کی دہری نیشنلٹی پر اعتراض کیا۔اس وقت کی خاموشی کیا معنی رکھتی ہے ۔جہاں تک دو ممالک کی شہریت حاصل کرنے کاسوال ہے تویہ صرف اس وقت مسئلہ بن سکتی ہیں جب وہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار ہوجائیں ۔یہ تو نواز شریف کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں اپنی خود ساختہ جلاوطنی سعودی عرب میں گزارنی پڑی جو کسی کو اپنی شہریت نہیں دیتے اگر جلاوطنی کا یہی عرصہ انہیں برطانیہ میں گزارنا پڑجاتا تو آج ان کے پاس بھی دہری شہریت ہوتی۔

342 — عمران خان کی فتح کے عوامل

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-342 | ↑ فہرست

عمران خان کی فتح کے عوامل

====================

عمران خان کی فتح کے عوامل

’روباہ ‘فارسی زبان میں لومڑی کو کہتے ہیں،اسی’ روباہ ‘ سے’ روباہی‘ کا لفظ نکالاگیاجسے علامہ اقبال نے یوں استعمال کیا تھا ’ اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی ‘مگرمیں اسوقت اللہ کے شیروں کی بات نہیں کر رہامیرا موضوع وہ روباہ مزاج شیر ہیں جوابھی چند دن پہلے مینار پاکستان کے سائے تلے عمران خان کا جلسہ دیکھ کر سہم گئے تھے اور اپنے آپ کو دلاسے دینے کیلئے طرح طرح کی تاویلیں تراشتے رہے ۔حتیٰ کہ یہاں تک کہہ دیا کہ” یہ جلسہ آئی ایس آئی کے چیف کے دفتر کی پیدوار ہے“جس پر میں دیر تک یہی سوچتا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کا دفتر کہیں عمرو عیار کی زنبیل تو نہیں کہ ایک دفتر سے لاکھوں لوگ برآمد ہو گئے۔۔بہر حال عمران خان کے اُس جلسے کے بعد ہفتہ بھر لاہور کی نون گاہ میں کسی مردہ شمشان گھاٹ کاسکوت پھیلا رہا۔کافی دنوں میں۔۔رفتہ رفتہ ۔۔زندگی کے آثار واپس آئے تھے کہ ڈاکٹر طاہر القادری آگئے۔مینارِ پاکستان پھر تاحدِ نظر لوگوں سے بھر گیا۔اور پھر بیچارے خوف زدہ شیروں میں ”روباہیت“ جاگ پڑی۔ پھر نئی نئی تاویلیں کی جانے لگیں۔جھوٹ تراشنے کی فونڈری میں دن رات کام ہونے لگا۔کونسا الزام باقی رہ گیا ہوگا جو ڈاکٹر طاہر القادری پر نہیں لگایا گیاصرف اس لئے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آئین کے مطابق الیکشن کرانے کی بات ہے اور دونوں بڑی حکومتی پارٹیاں جو ایک ہوچکی ہیں۔ چاہتی ہیں الیکشن فوری طور پر ہوں چاہے آئین کے مطابق ہوں یا نہ ہوں۔کہیں اقتدار پر ان کی گرفت کمزور نہ ہوجائے۔

ڈاکٹر طاہر القادری کے جلسے کے فوراًبعدٹیلی ویژن کے ڈرامائی مباحثوں میں عجیب و غریب ڈائیلاگ گونجنے لگے۔ بیک گراوٴنڈ میوزک کے طور پر گالی گلوچ بجنے لگا۔کہیں کرسیاں شمار کی جانے لگیں کہیں فیملیوں کاگنا جانے لگا کہیں فیملیوں کے ساتھ آنے والے بچوں کے اعداد و شمارطے ہونے لگے ۔ کسی نے کہا” زیادہ لوگ بڑے شہروں سے نہیں تھے “۔کوئی بولا”لاہور سے تو کوئی تھا ہی نہیں“۔کسی نے گہرافشانی کی ”زیادہ لوگ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ کینڈا اور برطانیہ سے آئے ہوئے تھے“ ۔ کئی ریاضی دان بلا لئے گئے جلسے کے اخراجات کا حساب کتاب کرنے کیلئے۔کسی نے خبر دی کہ جلسہ کے اخراجات امریکی ڈالروں کی صورت میں آئے ہوئے تھے کسی کو اختلاف کیاکہ نہیں اس جلسے کی فنڈنگ برطانوی پونڈوں میں وصول کی گئی تھی ۔ایک خبر کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پرجلسہ کے اخراجات کے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں بہر حال پیپلز پارٹی کے ریڈیو زپر اور نون لیگ کی ٹیپ ریکارڈز پر جو کچھ بج سکتا تھا بج رہا ہے.

مجھے کسی شخص کے کسی الزام پر بھی کوئی اعتراض نہیں ۔ میں تو صرف اتنا جانتا ہوں کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی آواز پر لیبک کہتے ہوئے یہ جو لاکھوں لوگ اکٹھے ہوئے تھے۔وہ کم از کم نون لیگ یا پیپلز پارٹی ووٹر نہیں تھے بلکہ وہ تواس لئے جمع ہوئے تھے کہ اس خستہ بدن ملک کوشریف اور بدمعاش راجہ گدھوں سے نجات دلائی جائے ۔اس کے زخم زخم کو پوری دیانت داری سے رفو کیا جائے ۔لوگوں کو جمہوریت کی اصل خوشبو اور روشنی کا راستہ دکھایا جائے اور انتخابات کے نتائج مکمل طور پر عوامی امنگوں کے مطابق ہوں اس کے ساتھ اس جلسہ میں شریک ہونے والے لوگوں یہ بھی علم تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری خودتو الیکشن لڑنے کا ارادہ بھی نہیں رکھتے۔یعنی یہ تمام لوگ جو اس جلسہ میں جمع تھے وہ کسی تیسری قوت کے ووٹر تھے ۔ میرے خیال میں اس عوامی طاقت کا نام عمران خان ہے ۔ پھرڈاکٹر طاہر القادری نے بھی اپنا جو ایجنڈا پیش کیا وہ وہی تھاجوایجنڈا عمران خان رکھتے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر غور سے دیکھاجائے تو یہ جلسہ عمران کی انتخابی مہم کا ایک جلسہ تھااور اس بات کو نون لیگ یعنی شریف فیملی اچھی طرح جان چکی ہے۔شریف فیملی کایہ دعوی بھی ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو ان سے زیادہ کوئی نہیں جانتا ممکن ہے ان کا دعویٰ درست ہو مگر تھوڑی سی آشنائی میری بھی ہے۔

میں ڈاکٹر طاہرالقادری کو اس زمانے سے جانتا ہوں جب وہ گورنمنٹ کالج عیسیٰ خیل میں لیکچررہوا کرتے تھے۔ وہ میرے بڑے بھائی مرحوم محمد اشفاق چغتائی کے دوست تھے ۔ جھنگ سے میانوالی تشریف لاتے تھے تو ہمارے گھر قیام فرماتے تھے اور صبح عیسیٰ خیل جا کر شام کو واپس آجاتے تھے۔پھر انہیں پنجاب یونیورسٹی کے لاء کالج میں ملازمت مل گئی وہ وہاں پڑھانے لگے اوراشفاق بھائی نے شاید ان کے کہنے لا ء میں داخلہ لے لیا حالانکہ وہ اس سے پہلے ایم اے اسلامیات اور ایم اے اردو بھی کرچکے تھے۔انہی دنوں ڈاکٹر طاہر القادری نے اتفاق مسجد میں جمعہ کا خطبہ دینا شروع کیاتھاانہوں نے وہاں اتفاق اکیڈمی بنیاد رکھی، اشفاق بھائی اس اکیڈمی کے پہلے ناظم اعلیٰ بنائے گئے ۔مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ وہاں اشفاق بھائی نے بڑی محبت سے ایک وسیع و عریض لائبریری بنائی تھی۔اور بھی بہت سا کام کیا تھاجس جمعہ کو ڈاکٹرطاہر القادری کسی مصروفیت کی بناپر خود خطبہ نہیں دے سکتے تھے تو وہاں اشفاق بھائی خطبہ دیاکرتے تھے۔وہاں اشفاق بھائی کے دفتر میں اکثر اوقات سہہ پہر کی نماز کے بعد نواز شریف بھی آکر بیٹھا کرتے تھے اور گپ شپ کیا کرتے تھے اس وقت نواز شریف پنجاب کے وزیر خزانہ تھے۔نواز شریف کے ساتھ زندگی جو میری ایک آدھ ملاقات ہوئی وہ اسی دوران ہوئی ۔البتہ میاں شریف کے ساتھ کئی ملاقاتیں ہوئیں ۔

وہ ڈاکٹر طاہر القادری کے بہت مداح تھے پھرکسی معاملہ میں اشفاق بھائی اور میاں شریف کے درمیان جھڑپ ہوگئی اور اشفاق بھائی نے ڈاکٹر طاہر القادری سے یہ کہہ کر اکیڈمی کی نظامت چھوڑ دی کہ یہ سرمایہ دارآپ کے کجا کسی کے بھی دوست نہیں ہوسکتے ۔اس وقت تو ڈاکٹر طاہر القادری کو اشفاق بھائی کی بات پر یقین نہیں آیا تھا مگر بہت جلد انہیں اندازہ ہو گیااور انہوں نے ان لوگوں سے فاصلہ پیدا کرلیا جومفادات کیلئے انہیں اپنے کندھوں پر بیٹھاکرپہاڑی سفر کیا کرتے تھے اور آج اسی کے قصے لوگوں کو سناکر اپنی بڑائی بیان کرتے ہیں۔نواز شریف اور طاہر القادری کے اس پرانے تعلق پر مولانا عبدالستار خان نیازی کا فرمایا ہوا یہ جملہ بڑی معنویت کاحامل ہے۔ ”ماناطاہر القادری نوازشریف کیلئے بال ہماثابت ہواہے مگرشامِ سیاہ بھی یہی ثابت ہوگا“اور میں اسوقت مولانا نیازی کی اس پیش گوئی کا وقت قریب آتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔

عمران خان کے ساتھی یہ تسلیم کریں یا نہ کریں مگرمیں یہ بھی دیکھ رہا ہوں کہ انتخابات میں ،ڈاکٹر طاہرالقادری اور الطاف حسین کے علاوہ شاید جماعت اسلامی بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہوگی۔اگرچہ میں ذاتی طور پر جماعت اسلامی کے حق میں نہیں ہوں مگرکچھ ایسے فیصلے بھی ہوتے ہیں جو فرشتے لکھ چکے ہوتے ہیں۔مجھے یہ بھی صاف دکھائی دے رہا ہے کہ بہت سے لوگ نون لیگ اور پیپلز پارٹی سے نکل کر تحریک انصاف شامل ہونے کیلئے پر تول چکے ہیں بس حکومت ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں جن میں سے بیشتر کو شامل نہیں کیا جائے گااور ہاں کچھ اہم ترین لوگ سندھ اور پختون خواہ سے بھی تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ہیں، بلوچستان کے مسائل میں بھی تحریک ِ انصاف اہم ترین کردار ادا کرنے والی ہے ۔لیکن عمران خان کی الیکشن میں فتح کے اسباب یہ نہیں ہونگے۔ عمران خان کی فتح کے اسباب تو خود نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے پیدا کر رکھے ہیں۔

انہیں شاید ابھی تک کسی نے بتایا نہیں کہ عمران خان کی جیت کااہم ترین سبب وہ نفرت ہے ۔جس نے لوگوں کے دلوں میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی تکلیف دہ حکومتوں سے جنم لیا ہے جو اہل اقتدار کی اجتماعی کرپشن کی کوکھ سے نکلی ہے۔جسے بھوک نے پروان چڑھایا ہے ۔جس کی مہنگائی نے تربیت کی ہے ۔جو نا انصافیوں میں جوان ہوئی ہے ۔جو لوڈ شیڈنگ میں پلی ہے ۔یعنی عمران خان کی فتح میں حبِ علی کے ساتھ ساتھ بغضِ معاویہ بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

343 — نگران حکومت کا دورانیہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-343 | ↑ فہرست

نگران حکومت کا دورانیہ

====================

نگران حکومت کا دورانیہ

نون لیگ کے قلمی خدمت گارچند نشستوں پر نون لیگ کی فتح کا ابھی تک لفظی جشن منارہے ہیں۔ لفظوں کی آتش بازی جاری ہے ۔ ابلاغ کے ہر ڈھول پر بیانات تھاپ کی طرح بج رہے ہیں۔ شور بپا ہے کہ دیکھا لوگوں نے نون لیگ کو ووٹ دیئے ہیں۔ فتح کے نشے میں بدمست لوگوں کو کون سمجھائے کہ لوگ بیچارے کیا کرتے،انہیں دو میں سے کسی ایک حکومت کا انتخاب کرنا تھا۔ لوگوں نے دیکھا کہ ایک تو وہ حکومت ہے جو ان پر بجلی بند کر سکتی تھی سو اس نے بند کر رکھی ہے، جو ان کے مال یعنی روپے کی قیمت گرا سکتی تھی سو اس نے گرا رکھی ہے، جوکاروں اور بسوں سے گیس اور موٹر سائیکلوں سے پیٹرول چھین سکتی ہے اس نے چھین رکھا ہے،جو ان کی قومی غیرت کو نیلام کر سکتی تھی اور اس نے نیلام کر دی ہے۔

دوسری حکومت وہ ہے جو ان سے روٹی چھینی مگر فاقوں سے بچانے کے لئے سرکاری تندور لگوا دیئے ہیں۔ اپنا ننگ چھپانے کیلئے سارے صوبے کو ننگا کیا مگر اپنے لباس کی کترن ضرور لوگوں میں تقسیم کر دی۔ لوگوں کے سروں سے چھتیں تو اتار لیں مگر پھٹے پرانے شامیانے ضرور لگوا دیئے۔ ”ہاتھ بھر کھیت سے ایک انگشت پٹوار نے کاٹ لی دوسری مالیے بہانے سے سرکار نے کاٹ لی “ مگر باقی انگلیاں سلامت رہنے دیں ۔ اگرچہ اس کے دور میں دہقان کی پگ زور والوں کے پاؤں تلے دھجیاں ہوگئی ۔ اس کے ڈھوروں کو ظالم ہنکا لے گئے ہیں ، اس کی بیٹی کو ڈاکو اٹھا لے گئے ہیں مگر اس سے سانس لینے کا حق نہیں چھینا گیا۔ ایسی صورتحال میں یقینا اسی دوسری حکومت کا ہی حق بنتا تھا کہ اسے ووٹ دیئے جائیں۔ مہنگائی سے گھبرائے ہوئے عوام خوفزدہ تھے کہ کہیں اہلِ اقتدار ناراض ہو کر سرکاری تندوروں سے ملنے والے چند ناپاک نوالے چھین ہی نہ لیں ۔ وہ بدن ڈھانپنے کیلئے جو اپنے لباس کی کترن گلی کوچوں میں تقسیم کرتی ہے غریب عوام کہیں اس سے ہی محروم نہ ہو جائے۔ وہ جو سر چھپانے کیلئے پھٹے پرانے تمبو فراہم کر دیتی ہے کہیں کھلے آسمان کے حوالے ہی نہ کردے ۔ تھانیدار، تحصیل دار اور پٹوارکے دارکہیں دارورسن والی’ دار‘ نہ بنا دے۔ سو قلمی خدمت گاروں کو فتح کے لفظی جشن مناتے رہنا چاہئے۔

عوام کس کے ساتھ ہیں اِس بات کا فیصلہ اُس وقت ہوگا جب یہ دونوں حکومتیں ختم ہوجائیں گی، اخلاقاً تو انہیں ابھی تک ختم ہوجانا چاہئے تھا مگر نون لیگ مسلسل کوشش میں ہے کہ جب تک اس کے وہ پروجیکٹ مکمل نہیں ہوتے جو اس نے لاہور شہر میں شروع کر رکھے ہیں، اقتدار کی باگیں اس کے ہاتھ میں رہیں۔ میں نون لیگ کے دانشوروں پر حیران ہوں کہ پورے صوبے کے تمام ترقیاتی فنڈ لاہور کے ایسے پروجیکٹ پر خرچ کرا دیئے ہیں جسے خود اہل لاہور حیرت اور پریشانی سے دیکھ رہے ہیں۔ بیس پچیس میل لمبا وہ پل جس نے تمام لاہور شہر کی سڑکیں برباد کر دی ہیں۔ وہ بس ایک روٹ کیلئے بنایا جا رہا ہے اور یہ توقع کی جارہی ہے کہ لوگ اپنی کاروں اور اپنے موٹرسائیکلوں کو چھوڑ کر اس بس پر سفر کیا کریں گے۔ چلیں یہ تسلیم کرلیتے ہیں کہ کچھ لوگ وہ بسیں استعمال کریں گے مگر سوال پیدا ہوتا ہے ان سے اترنے کے بعد کیا آگے پیدل اپنی منزل تک جایا کریں گے یا رکشے کا کرایہ بھی جیب میں ڈال کر نون لیگ کی بسوں پر سفر کیا کریں گے ۔ نون لیگ کا خیال ہے کہ اس پروجیکٹ کے مکمل ہوجانے پر اہل لاہور انہیں ووٹ دیں گے ۔ یہ بالکل ایسا خیال ہے جیسے جب فرانس کی ملکہ کو کہا گیا کہ لوگوں کے پاس کھانے کو روٹی نہیں تو اس نے سوچا بلکہ کہہ دیاکہ لوگ کیک کیوں نہیں کھا لیتے۔

اب ایک فکر نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے دماغوں میں مسلسل واہمہ بنتی جارہی ہے کہ اگر نگران حکومت نے تین ماہ کے اندر الیکشن نہ کرائے توکیا ہوگا خدانخواستہ اگر یہ تین ماہ چھ ماہ میں یا سال میں اس لئے بدل جاتے ہیں کہ پہلے یہ طے کر لیا جائے کہ الیکشن لڑنے کا حق کس کس کو حاصل ہے تو وہ کیا کریں گے۔ وہ جانتے ہیں کہ ان کے پاس سب اقتدار میں رہنے والے گھوڑے ہیں جو عوام کا مزاج بدلتا دیکھ کر سرپٹ دوڑ پڑتے ہیں۔ ذرا سی دیر میں یہ سارے گھوڑے عمران خان کے اصطبل میں گھاس چرتے ہوئے دکھائی دینے لگیں گے یا اصطبل کے دروازے پر ہنہنا رہے ہوں گے اور وہ قلمی خدمت گار جن کی نوازشات کی زنجیروں سے بندھے ہوئے ہیں ان کے بارے میں بھی وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان سے زیادہ طوطا چشم مخلوق قدوسِ ذوالجلال نے زمین پر پیدا ہی نہیں کی۔ اس کا تجربہ دونوں حکومتی پارٹیوں کو کئی مرتبہ ہوچکا ہے۔

پھر ایک خطرہ بھی ان کے کانوں میں سائرن کی طرح بجنے لگا ہے کہ یہ جو طاہر القادری ریاست بچانے کیلئے آرہے ہیں وہ کہیں اپنا وزن عمران خان کے پلڑے میں تو نہیں ڈال دیں گے چونکہ نون لیگ کے لیڈروں کے کسی زمانے میں طاہر القادری، مرشد رہے ہیں اس لئے وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ پچاس لاکھ لوگوں کو اپنے جلسے میں جمع کرلینا ان کے لئے زیادہ مشکل کام نہیں،انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ پاکستان میں ستر فیصدآبادی جس عقیدے کے لوگوں کی ہے، طاہر القادری اس عقیدے کے سب سے بڑے عالم دین ہیں۔ یہ خوف بھی ہے کہ کہیں جماعت اسلامی مجلس عمل کا حصہ بننے کی بجائے عمران خان کے ساتھ نہ مل جائے پھر جو الطاف حسین ہیں وہ بھی سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کے سخت مخالف ہیں،امکان اس بات کا بھی ہے کہ وہ بھی عمران خان کی حمایت کا اعلان کر سکتے ہیں اور سب سے بڑا خدشہ تو یہ ہے کہ کہیں لوگ یہ سوچنے تو نہیں لگ جائیں گے کہ ووٹ کا اصلی حقدار کون ہے۔ یقینا نون لیگ اور پیپلزپارٹی کی یہ پریشانیاں حقائق کے خاصے قریب ہیں

جہاں تک الیکشن کا سوال ہے تو نگران حکومت کے لئے یہ ممکن ہی نہیں کہ وہ غیر جانبدارانہ انتخابات تین ماہ میں کرا سکے۔ اسے یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ جو لوگ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔کیا آئینی طور پر الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں ۔کیا کہیں ایسا تو نہیں کہ انہی چوروں اور لٹیروں کو الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کھلا چھوڑا جا رہا ہے جس کی اجازت آئینِ پاکستان کسی صورت میں بھی نہیں دیتا اور یہ فیصلے یقینا عدلیہ کو کرنے ہوں گے کہ کس کو الیکشن کی اجازت ہے اور کسے نہیں ہے ۔کس نے غلط گوشوارے جمع کرائے ہیں ۔کس کے خلاف کرپشن کے ایسے خوفناک مقدمات ہیں جن کے فیصلوں سے پہلے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ کیا جو امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں ان کا دامن ہر طرح کی کرپشن، جھوٹ اور دھوکہ دہی سے پاک ہے یا نہیں۔کیا ماضی میں انہوں نے کوئی ایسا عمل تو نہیں کیا جو نظریہٴ پاکستان سے متصادم ہو۔کیا انتخابی حلقوں کی تقسیم کے کسی مخصوص امیدوار یا پارٹی کا مفاد سامنے رکھتے ہوئے تو نہیں کی گئی، کیا کسی پارٹی کی سابق حکومت نے اپنی پروجیکشن کیلئے عوامی وسائل کا استعمال تو نہیں کیا۔ سو ایسی صورت میں تین ماہ کے اندر الیکشن مکمل ہوجانے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں سوعدالت عظمیٰ نگراں حکومت کا دورانیہ بڑھا بھی سکتی ہے۔

344 — کرپٹ ترین صوبائی حکومت

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-344 | ↑ فہرست

کرپٹ ترین صوبائی حکومت

====================

کرپٹ ترین صوبائی حکومت

چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے روزانہ سات ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف کیااور پھر اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں سے65فیصد کرپشن پنجاب میں ہورہی ہے یعنی پنجاب میں روزانہ تقریباًچارپانچ ارب روپے کی کرپشن جاری ہے ۔چارپانچ ارب روپے روزانہ کی بنیاد پر توخاصی بڑی رقم ہے۔اتناسارا پیسہ خزانے سے نکل کر کہاں جا رہا ہے ۔وفاقی حکومت میں تو اس بات کی سمجھ آسکتی ہے کہ وہاں وزیروں اور مشیروں کے پاس مکمل اختیار ات ہیں اور وہاں یہ لوگ ہیں بھی خاصی تعداد میں ۔سو تھوڑی تھوڑی کرپشن بھی مل کر ایک آدھ ارب تک آسانی سے پہنچ جاتی ہوگی مگر پنجاب میں تو اقتدار صرف شریف خاندان کے پاس ہے ۔ وہاں بیچارے وزیر اور مشیر، وزیر اعلیٰ کی اجازت کے بغیر کسی پرائمری سکول کے استاد کا بھی تبادلہ نہیں کرا سکتے ،تھانے کا ایس ایچ او تو بہت بڑی چیز ہے ۔پنجاب میں وزیروں کی حالت پر ایک واقعہ یاد آرہا ہے ۔مجدد اعظم حضرت نوشہ گنج بخش کا عرس تھا۔اس عرس میں شرکت کے لئے میں یہاں سے پیر سید معروف حسین نوشاہی کے ہمراہ پاکستان گیا ہوا تھا وہاں میں نے سوچا کہ اس عرس کے موقع پر ایک کل پاکستان نعتیہ مشاعرہ بھی کرایا جائے ۔میں نے عطاالحق قاسمی سے بات کی اور کہاکہ چونکہ یہ مزار محکمہ اوقاف کے پاس ہے اس لئے مشاعرہ کا مہمان خصوصی پنجاب کے وزیر اوقاف کو بنالیتے ہیں تاکہ ان کی آمد عرس کے موقع پر ہمارے لئے آسانیوں کا سبب بنے اور ہم اچھے طریقے سے اس مشاعرہ کا انعقاد کرسکیں ،قاسمی صاحب نے وزیر اوقاف حاجی احسان الدین قریشی کو فون کیا انہوں نے بڑی محبت سے ہماری دعوت قبول کرلی اور یہ طے پایا کہ وزیر موصوف بھی شعرائے کرام کے ساتھ لاہور سے ایک قافلے کی صورت میں نوشہ گنج بخش کے مزار پر جائیں گے ۔

مقررہ دن وزیر اوقاف حاجی احسان الدین قریشی وقت سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے وارث روڈ پر عطالحق قاسمی کے ادبی رسالے معاصر کے دفتر میں آگئے جہاں ہم سب نے مل کر دوپہر کا کھانا کھایا اور اس کے بعد قافلہ نوشہ گنج بخش کے مزار کی طرف روانہ ہوگیا ۔یہ مقام لاہور سے تقریباً تین چار گھنٹے کے فاصلے پر تھا ۔قافلہ جب اُس جگہ پر پہنچا تو عرس میں شریک ہونے والے لوگوں کا جم غفیر راستہ میں حائل تھا ۔ مشاعرہ گاہ تک گاڑیاں پہنچنے کے لئے کوئی راستہ ہی نہیں مل رہا تھا اور نہ ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمیں وہاں تک پہنچانے میں کوئی کردار ادا کرنے پر تیار تھے ۔تقریبا ً ایک گھنٹہ اس رش میں گزارنے کے بعدوزیر اوقاف حاجی احسان الدین قریشی واپس لاہور کی طرف روانہ ہوگئے مگر مشاعرہ گاہ کے پنڈال تک نہ پہنچ سکے ۔سوچئیے جس حکومت کے وزیروں کی یہ حالت ہو ان پیچاروں نے کرپشن خاک کرسکنی ہے۔پنجاب میں طاقت کا ایک سرچشمہ ہے اور وہ شریف خاندان ہے ۔ ایک واقعہ اور بھی یاد آرہا ہے ۔میرے ایک دوست جو ایک ٹی وی چینل کے اینکر ہیں اور ان کا تعلق میانوالی کی تحصیل پیلاں سے ہے ۔ ان کے بھائی کے ساتھ تھانہ پیلاں کے ایس ایچ او نے بڑی زیادتی کی ۔ خیر اس نے بھاگ دوڑ کر بھائی کو تو چھڑوالیا۔ اس کے بعد اس نے چاہا کہ ایسے کرپٹ ایس ایچ او کا تبادلہ کرایا جائے اس تھانے میں اس کی موجودگی شریف لوگوں کیلئے خطرے سے خالی نہیں۔(یہاں شریف کا لفظ اس مفہوم میں نہیں آیا جس مفہوم میں لاہور میں برتا جاتا ہے)اس نے کوشش شروع کی ایس پی میانوالی کو کہا ،کچھ نہ ہوا ،ڈی آئی جی کو کہا گیا کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوا،آئی جی تک سفارش کرائی گئی مگر وہاں سے بھی امید بر نہ آئی ، ایک دو وزیروں سے کہا تو انہوں نے بھی معذرت کرلی ۔خاصی تحقیق کے بعد علم ہوا کہ ایس ایچ اوکا تبادلہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ خود وزیر اعلیٰ شہباز شریف یہ حکم نامہ جاری کریں کیونکہ شہباز شریف نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اس علاقہ کے نون لیگ کے قریبی لوگوں کے مشورے سے لگائے ہیں اور وہ ایس ایچ اوزصرف وہی کچھ کرتے ہیں جو انہیں نون لیگ کی طرف سے کہا جاتا ہے ۔

اگر آپ نے اس ایس ایچ او کو تبدیل کرانا ہے تو آپ نون لیگ کے ایم این اے سے بات کریں وہ شہباز شریف سے بات کریں گے اور یوں اس ایس ایچ او کا تبادلہ ہوگا۔اب ہمارا دوست اُس ایم این اے کوکیسے تبادلے کا کہہ سکتا تھاجس ایم این اے کے کہنے پر اس کے بھائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

چیئرمین نیب کے اس الزام پر تبصرہ کرتے ہوئے حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا یہ الزام مبہم اور غیر واضح ہے اور انہوں نے پنجاب کو ہی کیوں ٹارگٹ کیا ہے ، وفاقی اور دیگر صوبائی حکومتوں کے حوالے سے وہ کیوں خاموش ہیں ۔ حکومت پنجاب کے اس بیان پر کیا تبصرہ کیا جائے ۔مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ شاید انہوں نے چیئرمین نیب کا پورا بیان نہیں پڑھا۔ میں دوبارہ دورج کردیتاہوں چیئرمین نیب نے یہ کہا ہے کہ ملک میں روازنہ سات ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے جس میں 65فیصد کی کرپشن پنجاب میں میں جاری ہے اور باقی 35فیصدکرپشن پورے ملک میں ہورہی ہے۔اس باقی 35فیصد میں وفاقی حکومت اور باقی صوبائی حکومتیں بھی شامل ہیں ۔

پنجاب میں کرپشن کی ایک وجہ تو واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں صرف ایک پراجیکٹ اتنا بڑا شروع کر رکھا ہے جس پر تمام پنجاب کے ترقیاتی فنڈ خرچ ہورہے ہیں اور جہاں شہباز شریف کی مرضی کے بغیر ایک ایس ایچ او نہیں بدل سکتا وہاں اس پراجیکٹ میں جوکچھ ہو رہا ہے اس سے وہ ان کی نگاہ سئے کیسے بچ سکتا ہے۔ حکومت پنجاب کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ کسی محکمے یا پٹواری کی سطح کی بدعنوانی ہے ۔کیا دلچسپ بات ہے۔ کیایہ بات پنجاب حکومت کے ترجمان کے علاوہ کوئی اورسوچ سکتا ہے کہ روزانہ چار پانچ ارب کی کرپشن پنجاب بھر کے پٹواری مل کر رہے ہیں یا محکموں کے سربراہ یعنی پنجاب کے بیورو کریٹس روزانہ اتنی کرپشن کر لیتے ہیں۔چلئے مان لیا کہ شریف فیملی اس میں قطعاً شریک نہیں ہے مگر ذمہ دار تو شہباز شریف ہی ہیں جن کی حکومت ہے اگر وہ حکومت کرنے کے قابل نہیں تو حکومت چھوڑ دیں مگر وہ تو پورے ملک پر حکومت کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں ۔

345 — چاہِ یوسف سے صدا

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-345 | ↑ فہرست

چاہِ یوسف سے صدا

====================

چاہِ یوسف سے صدا

یہ اس دور کی بات ہے جب یوسف رضا گیلانی جیل میں ہوا کرتے تھے۔انہی دنوں میری شاعری کا مجموعہ ”نیند کی نوٹ بک“ شائع ہوا تھا میں اس کی تقریب ِ رونمائی میں شرکت کیلئے برطانیہ سے لاہورآیا تھا۔ تقریب کا اہتمام عطاء الحق قاسمی نے کیا تھا۔ احمد ندیم قاسمی نے صدارت فرمائی تھی اور احمد فراز اور ڈاکٹر سلیم اختر جیسے لوگوں نے کتاب کے حوالے سے مضامین پڑھے تھے وہ لمحے میری زندگی میں ایک یادگار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ تقریب کے بعد احمد فراز نے مجھے اسلام آباد آنے کو کہا تو میں نے اس شرط پر ان کی دعوت قبول کرلی ہے کہ میں رہوں گا اپنے دوست مظہر برلاس کے گھر ۔احمد فراز سے میرے خاصے مراسم تھے وہ جب برطانیہ آتے تھے تو اکثر میرے گھر قیام کیا کرتے تھے ۔خیرمیں اسلام آباد پہنچ گیا اور تقریباً ایک ہفتہ مظہر برلاس کے ہاں قیام کیا مگر بڑی بوریت ہوئی ۔روزانہ دوچار گھنٹے تو فراز صاحب کے ساتھ گزر جاتے تھے مگراس کے بعداسلام آباد مجھے اجنبی لگنے لگتا تھا۔ مظہر برلاس کی اپنی مصروفیات تھیں وہ صبح اٹھ کر اپنے دفترچلا جایاکرتا تھاشاید ان دنوں اسلام آبادمیں ایک نجی ٹی وی کا بیور وچیف تھا پھر کسی اخبار میں کالم بھی لکھا کرتا تھا ۔رات نو دس بجے سے پہلے گھر واپس نہیں آتا تھا اور جیسے گھر آتا تھا کاغذوں کا ایک پلندہ کھول کر بیٹھ جاتا تھااور پھرکئی گھنٹے کسی کی لکھے ہوئے ٹوٹے پھوٹے جملوں کو ایک تحریر کی صورت میں لکھتا رہتا تھا ۔ میں نے جب اس سے پوچھا کہ یہ کیا کام شروع کر رکھا ہے تو کہنے لگا ”یار ایک دوست کی کتاب ٹھیک کر رہا ہوں ۔ تم اسے رہنے دو۔ حتی کہ اس نے یہ کوشش بھی کی تھی کہ وہ اوراق میں نہ پڑھ سکوں اس کے چھپانے کی وجہ سے میرا تجسس جاگ پڑا اور دوسرے ہی دن میں اس کی غیر موجودگی میں وہ کاغذ پڑھنے میں کامیاب ہوگیا۔ مجھے پتہ چل گیاکہ یہ یوسف رضا گیلانی کی آپ بیتی ہے۔ میں نے یوسف رضا گیلانی کے لکھے ہوئے کچھ صفحات پڑھے پھر مظہرکے لکھے ہوئے صفحات دیکھے تو مجھے معلوم ہوا کہ مظہر برلاس کتاب درست نہیں کر رہا بلکہ خود لکھ رہا ہے ۔ رات کو مظہر کی یہ مصروفیت مجھے بہت کھلنے لگی میں روز سونے سے پہلے مظہر برلاس کو صلواتیں سناتا تھا اور یوسف رضا گیلانی کو بھی ۔

ایک دن میں نے مظہر برلاس سے کہا ”لعنت بھیج اس کتاب پر جتنے پیسے اس خانقاہ نشین نے تجھے اس کتاب کے لکھنے کے دینے ہیں اتنے میں تجھے ویسے ہی دے دیتا ہوں تو مظہر نے تیز نظروں سے مجھے گھورتے ہوئے کہا ”یوسف رضا نے بھی کسی کو بھیجا تھا میرے پاس کہ اس کام کا کتنا معاوضہ لو گے تو میں نے اس کوجواب بھیجا تھا کہ میں تیموری نسل ہوں ہم ایسی چیزیں بیچا نہیں کرتے مفت دے دیا کرتے ہیں ۔میں اس کام کے کوئی پیسے ویسے نہیں لے رہا۔میں نے پوچھا ”تمہاری اس سے دوستی کیسی بنی ہے جن دنوں یہ اسپیکر ہوا کرتا تھا ان دنوں تو تمہارا اس سے کوئی واسطہ نہیں تھا ۔مظہر بولا ”وہ یار میری دوست ہے نا فرزانہ راجہ ۔وہ مجھے اس کے پاس لے گئی تھی، میں جب اس کے پاس گیا تو یہ رونے لگا کہ میں اپنی آپ بیتی لکھنا چاہتا ہوں میں نے کئی اہم صحافی دوستوں سے بات کی ہے مگر برے وقت کا کوئی ساتھی نہیں ہوتااس کی درد بھری داستان سن کر میں اس کے ساتھ وعدہ کر بیٹھا تھا کہ میں یہ کتاب لکھ دوں گا سو وعدہ نبھا رہا ہوں ۔خیر ایک ہفتہ مظہر کے پاس رہ کر میں واپس برطانیہ چلا آیا ۔ کچھ عرصہ کے بعد وہی کتاب میری نظر سے گزری میں نے بڑے اشتیاق سے اسے دیکھا سب سے پہلے یوسف رضا گیلانی کا لکھا ہوا اظہار ِ تشکر پڑھا تو اس میں لکھا ہوا تھا کہ مظہر برلاس نے اس کتاب کی نوک پلک درست کی ہے۔ یہ جملہ پڑھ میں طنزیہ سا مسکرا دیا تھا۔ کچھ گاڑیاں اورشاہراہِ جمہوریت سے گزر گئیں اور ایک دن میں نے ٹیلی ویژن پر یہ خبر سنی کہ یوسف رضا گیلانی پاکستان کے وزیر اعظم بن گئے ہیں ۔ میں خوش ہوا کہ چلو مظہر برلاس کی محنت رنگ لے آئی ہے میں نے مظہر کو فون کر کے یوسف رضا گیلانی کے وزیر اعظم بننے کی مبارک باد دی۔ جسے اس نے بڑی خوشی کے ساتھ قبول کیا ۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں نے اسی گفتگو میں مظہر سے کہا تھا کہ مظہر کوئی اچھاسا عہدہ لینا پیپلز پارٹی والے اس حوالے سے اچھے لوگ ہیں اپنے رائٹرز کی بڑی قدر کرتے ہیں بڑاخیال رکھتے ہیں ۔ذوالفقار علی بھٹو نے کوثر نیازی ، حنیف رامے ، افضل احسن رندھاوا کو بہت اہمیت دی تھی بے نظیر بھٹو نے بھی فخر زماں ، واجد شمس الحسن، اسلم گورداسپوری اور اظہر سہیل کو بڑے بڑے عہدے دئیے تھے ۔بس اب تم بھی کسی بڑے عہدے کیلئے تیار ہوجاؤ۔۔

تقریباً تین ماہ کے بعد یوسف رضا گیلانی نے پہلا امریکہ کا دورہ کیا تو وفد میں مظہر برلاس بھی شامل تھا جاتے ہوئے ایک دن لندن میں گیلانی صاحب نے قیام کیا اورمیں خصوصی طور پر برمنگھم سے مظہر کو ملنے لندن گیا اس کے ساتھ کئی گھنٹے گزارے اور اسے کہا کہ تم گیلانی صاحب سے کہو کہ تمہیں فلاں جگہ لگا دیں مظہر نے جواب میں مجھے ایک عجیب و غریب واقعہ سنایا کہنے لگا ”یار میری سمجھ میں کچھ نہیں آرہا قصہ یہ ہوا ہے کہ جب اس وفد میں جانے والوں کی فہرست یوسف رضا کے پاس گئی تو اس نے میرا نام کاٹ دیا جس پر شیری رحمان نے یوسف رضا گیلانی سے کہا کہ میں اس سے وعدہ کرچکی ہے اب اگر آپ اسے اپنے ساتھ حکومتی خرچے پر نہیں لے جا سکتے ہیں تو اس کا خرچہ میں خود برداشت کرلوں گی ۔ جس پر میرا نام دوبارہ لسٹ میں شامل کیاگیا‘ میں نے مظہر سے کہا ”ممکن ہے گیلانی صاحب تمہیں کوئی بڑا عہدہ دینا چاہتے ہوں اس لئے انہوں نے ابھی مناسب نہ سمجھا ہو کہ تمہیں ساتھ لے جایا جائے“ مظہر نے کہا” ممکن ہے ایسا ہی ہو“پھردو تین مہینے اور گزر گئے میری مظہر سے بات ہوئی تو میں نے پوچھا” کچھ ہوا ہے “تو کہنے لگا ”پچھلے تین ماہ سے بے روزگار پھررہاہوں بس یہی کچھ ہواہے “۔ میں نے اسے مجبور کیا کہ وہ جا کر یوسف رضا سے ملے اور اسے کہے کہ وہ اس کے لئے کچھ کرے ۔ میرے کہنے پر مظہر یوسف رضا سے ملا تو اس نے کہا کہ چار پانچ اداروں کے نام دے دو جن کا تمہیں سربراہ لگا یا جا سکے ۔

ہم نے کافی سوچ سمجھ کرچار پانچ ایسے اداروں کے نام لکھے جن کاسربراہ بننے کا مظہر برلاس اہلیت رکھتا تھا وہ لسٹ مظہر نے یوسف رضا کو فراہم کردی ۔ پورامہینہ گزر گیا مگر کچھ نہ ہوا۔ایک دن مظہر کا فون آیا کہ آج ایک تقریب میں شیری رحمان سے ملاقات ہوئی اس نے پوچھا کہ کیا کر رہے ہو تو میں نے کہا کہ بے روزگار پھرتا ہوں اس پر اس نے پی ٹی وی کے ایم ڈی کو بلا کر وہیں میرے آرڈر کرادئیے ۔چند ماہ کے بعد مظہرسے پھربات ہوئی تو اس نے بتایا آج ایک جگہ یوسف رضا سے ملاقات ہوئی ہے اس نے مجھے کہا ہے ”یار وہ لسٹ جو تمہیں پہلے دی تھی وہ کہیں گم ہوگئی ہے ۔ وہی لسٹ لکھ کر مجھے دے دو۔ میں نے لسٹ دوبارہ دے دی ہے ۔پھر دن ہفتوں میں ہفتے مہینوں میں اور مہینے سالوں میں بدلتے گئے مگریوسف رضا گیلانی کی جیب سے وہ لسٹ باہر نہیں آسکی ۔جس دن یوسف رضا گیلانی کی حکومت ختم ہوئی تومیں نے پھر مظہر کو فون کیا اور کہا ” کہ بیچارہ یوسف رضا گیلانی کتنا بدقسمت وزیر اعظم تھا ۔ جس شخص کے وزیر اعظم بننے پر میں نے تمہیں مبارک باد دی تھی آج اسی شخص کی حکومت ختم ہونے پر بھی میں تمہیں مبارک باد دے رہا ہوں۔

346 — عمران خان اور الطاف حسین.

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-346 | ↑ فہرست

عمران خان اور الطاف حسین.

====================

عمران خان اور الطاف حسین

کسے ووٹ دیا جائے، اس وقت یہ سوال ہر سوچنے والے پاکستانی کے دماغ میں سلگ رہا ہے ۔پیپلز پارٹی سے قوم مایوس ہو چکی ہے۔مسلم لیگ نون نے بھی پچھلے پانچ سال میں اپنی جس کارکردگی کاپنجاب میں مظاہرہ کیا ہے وہ پیپلز پارٹی سے زیادہ مختلف نہیں،امیدوبیم کے بیج لٹکتی ہوئی نگاہیں صرف عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہیں۔اگرچہ تحریکِ انصاف ، پی پی پی اور نون لیگ سے بہت بہتر ہے مگریہ بھی سچ ہے کہ اس کے آنے کے باوجود کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔صرف اتنی توقع ہے کہ کسی حدتک کرپشن کا خاتمہ ہوجائے گا۔عمران خان سے کسی انقلابی تبدیلی کی امید کیوں نہیں کی جاسکتی ۔اس کا سیدھا سادہ جواب تو یہی ہے کہ تینوں پارٹیوں کے منشور میں بنیادی طور پر کوئی فرق نہیں۔تینوں پارٹیاں سرمایہ داری اور جا گیرداری کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے ملک کو ایک فلاحی ریاست میں تبدیل کرنا چاہتی ہیں ۔ ہاں البتہ نون لیگ اور پی پی پی نے اپنے اِس منشور پر بھی کبھی عمل درآمد نہیں کیا جب کہ عمران خان کے متعلق لوگوں کا خیال ہے کہ وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں اس کا وہ عملی مظاہرہ کریں گے معاملہ صرف انتخابی نعروں تک محدود نہیں رہے گاجہاں تک پارٹیوں کے منشور کی بات ہے تو ایم کیو ایم کے علاوہ تمام پارٹیوں کا ایک ہی منشور ہے ۔صرف ایک ایم کیو ایم ملک کی ایسی جماعت ہے جو جاگیرداری اور سرمایہ داری اور ملائیت کا خاتمہ چاہتی ہے جس نے اس دیس کے بند بند کو مضمحل کر رکھا ہے ۔یہاں سوال سامنے آتا ہے کہ ایسا عوامی منشور رکھنے کے باوجودایم کیو ایم صرف کراچی اور حیدر آباد تک کیوں محدود ہے باقی تمام ملک میں لوگ اسے کیوں ووٹ نہیں دیتے۔اس سوال کا جواب شایدکسی کے ساتھ ہونے والی میری اس گفتگو سے مل جائے ۔

(گذشتہ دنوں ایک چھوٹی سی خبر میری نظر سے گزری تو میں نے اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے ایک دردمند دوست سے کہا” الطاف حسین کے خلاف کراچی میں ایک اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔ کیوں ۔۔پھرمقدمہ الطاف حسین ہی کے خلاف کیوں درج ہوا ہے۔ قتل کا کوئی مقدمہ آصف زرداری کے خلاف کیوں نہیں درج کیا جاتا۔اسفند ولی خان کے خلاف ایسی کوئی کارروائی کیوں نہیں ہوتی ،کیا کراچی میں ہونے والے کئی قتل ایسے نہیں ہوتے جن کے وارث چیخ چیخ کر اپنے مقتول کے قتل کا الزام انہی لیڈروں پر لگا رہے ہوتے ہیں ۔ یقیناً ایسا ہی ہوتا ہے مگر پولیس ایسا کوئی مقدمہ درج کرنے پر تیار نہیں ہوتی ۔کیوں۔میرے خیال میں تواس کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ نظام اور ملائیت کی بقا کی جنگ لڑنے والے نہیں چاہتے کہ الطاف حسین پاکستان آسکیں۔اور ملک انقلاب کی طرف رواں دواں ہو“ میراوہ دوست جس کا دل پاکستان کے لئے دھڑکتا ہے اس نے پریشان کن نظرسے مجھے دیکھا اور کہا کہ” یہ تم کیا کہہ رہے ہو کیاتم چاہتے ہو پورے پاکستان کی وہی صورت حال بن جائے جو کراچی کی ہے “مجھے ان کی بات سن کر بہت دکھ ہوااور میں اس ہولناک پروپیگنڈے کے متعلق سوچنے لگا جومسلسل الطاف حسین کے خلاف جاری ہے۔میں نے ان سے کہا ”پہلی بات تو یہ ہے کہ کیاپاکستان کے شمالی علاقہ جات اور بلوچستان میں جو حالات ہیں۔کراچی میں صورت حال اس سے بھی بدتر تو نہیں ہے۔اگران علاقوں ہونے والی تمام دہشت گردی کے ذمہ دار طالبان ہیں تو کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کے ذمہ داروہ کیوں نہیں وہاں کے حالات کی ذمہ داری متحدہ قومی موومنٹ پر کیسے ڈالی جاسکتی ہے ۔دوسری بات یہ ہے کہ کراچی تو ایم کیو ایم کا شہر ہے وہ کیوں اپنے شہر میں دہشت گردی کریں گے۔“ میرے اس بزرگ نے بڑے تحمل سے میری تمام گفتگو سنی اور کہنے لگے ۔

”میں نے اس طرح کبھی سوچا نہیں مگر ماضی میں کراچی میں جتنے آپریشن فوج نے کئے وہ ایم کیو ایم کے خلاف کئے گئے ۔ٹیلی ویژن پر جو عقوبت خانے اور جناح پور کے نقشے دکھائے گئے تھے پتہ نہیں ان کی کوئی حقیقت ہے یا نہیں لیکن ذہن سے ابھی تک چپکے ہوئے ہیں ۔“میں نے کہا ”یہ بات تو بڑے دنوں سے ثابت ہوچکی ہے کہ جناح پور اور وہ عقوبت خانے پروپیگنڈے کاحصہ تھے جو آپریشن کا جواز پیدا کرنے کیلئے بنائے گئے تھے جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ آپریشن کیوں کئے گئے ۔تو اس کا صرف اتنا جواب ہے کہ جب کوئی اپنا حق لینے پر بضد ہوجاتا ہے تو اسے دبانے کیلئے ہر طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔کبھی آپ نے اس بات پر غور کیا ہے کہ کراچی کے لوگ ایم کیو ایم کو ووٹ کیوں دیتے ہیں۔کیا آپ کا یہی خیال ہے کہ لوگ خوف کی وجہ سے ایم کیوایم کو ووٹ دیتے ہیں“کہنے لگے ”ہاں میرا یہی خیال ہے۔“میں نے ان سے کہا ” لاکھوں لوگوں کو ڈرا کران سے ووٹ نہیں لئے جا سکتے ہیں اگر سو دو سو ووٹوں کی بات ہوتی تو یہ ممکن تھامگرپندرہ ،بیس لاکھ لوگوں کو ڈرانے کیلئے بھی ایک ڈیڑھ لاکھ ڈرانے والوں کی ضرورت ہے۔یہ سب کہانیاں ہیں جناب۔“کہنے لگے ”یار تم نے میرے دماغ میں ایک نئی کھڑکی کھولی ہے ۔ میں کسی وقت اس میں جھانک کر اچھی طرح دیکھوں گا۔ کیونکہ ان باتوں کے علاوہ تو ایم کیو ایم سب سے بہتر پارٹی ہے ان کا منشور سب سے بہتر ہے وہی حقیقی طور پر جاگیرداری ، سرمایہ داری اور ملا ازم کے خلاف ہے ۔اور اس کا عملی ثبوت بھی فراہم کرتی رہتی ہے ان کا کوئی ایم این اے کوئی ایم پی اے کوئی منسٹر سرمایہ دار یا جاگیردار نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے کبھی کسی ملا کو اپنی پارٹی کا ٹکٹ دیا ہے۔ اگر ان کے خلاف یہ جو الزامات ہیں ان کا تدارک کرلیاجائے تو ایم کیو ایم بہت کم وقت میں پورے ملک کی سب سے مقبول جماعت بن سکتی ہے )۔

جس بات پر اس گفتگو کا اختتام ہوا ہے میرے خیال میں فوری طور پر ایسا ممکن نہیں۔کیونکہ جاگیرداری اور سرمایہ داری کو تحفظ دینے والے اس راستے میں دیوار کی طرح موجود ہیں دوسراجب تک ایم کیو ایم کی لیڈر شپ میں پنجابیوں پٹھانوں ، بلوچوں ، سندھیوں اور سرا ئیکیوں کوبھر پور نمائندگی نہیں ملتی اس وقت تک پورے ملک میں نہیں پھیل سکتی۔ سواِس وقت عمران خان کے علاوہ ہمارے پاس اور راستہ ہی نہیں ہے ۔اب تو یہ ممکن نہیں کہ ہم پاکستانی مسلمان بار بارانہی دوسوراخوں سے ڈسے جاتے رہیں۔مسلسل نام نہاد شریفوں اورباطن بھری زر داریوں کے دام ِ ہم رنگ ِ زمیں میں گرفتار رہیں۔ اب قوم اِ س مقام تک آگئی ہے جہاں وہ ہر حال میں تبدیلی چاہتی ہے۔اسے روٹی کپڑا اور مکان چاہئے جو شاید پاکستان میں پہلی بار تحریک انصاف کے دور میں غریبوں کو میسر آجائے۔

میری الطاف حسین سے اس سلسلے میں انتہائی مودبانہ گزارش ہے کہ پاکستان کی بہتری کیلئے وہ عمران خان کی حمایت کا اعلان کریں ۔میں یہ بھی جانتا ہوں کچھ عرصہ پہلے عمران خان نے ایم کیو ایم کے متعلق کوئی اچھی گفتگو نہیں کی تھی مگرمیں اس میں عمران خان کا کوئی قصور نہیں سمجھتا کیونکہ جس طرح کا خوفناک پروپیگنڈا ایم کیو ایم کے خلاف ہر دور میں جاری ہے اس کے نتیجے میں اصل منظر کو دیکھنا قطعاً آسان کام نہیں تھامجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ آخر کار عمران خان بھی اس سلسلے میں حقائق تک پہنچ گئے ہیں اور الطاف حسین کی دور رس نگاہیں بھی یقیناً دیکھ رہی ہوں گی کہ اس وقت پاکستان کی بہتری کیلئے امید کا آخری چراغ عمران خان ہی ہیں۔

347 — آمروں کی داشتہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-347 | ↑ فہرست

آمروں کی داشتہ

====================

آمروں کی داشتہ

ہجو کے لغوی معنی مذمت ، برائی اور بدگوئی کے ہیں ۔ اصطلاحِ شاعری میں ہجو اُس نظم کو کہتے ہیں جِس میں کسی دوسرے شخص کی برائی بیان کی گئی ہو اور اُس کے عیب گنائے گئے ہوں ۔ہجوگوئی ایک بہت قدیم صنف ِ شعر ہے۔ عربی اور فارسی زبان میں اس کی بے انتہا مثالیں موجود ہیں۔ اردو زبان میں ہجولکھی گئی مگراس کا انداز بدل دیا گیا۔ اِسے علیحدہ ایک صنف کے طور پر بہت کم لکھا گیاہے۔ سودا کے دور میں اس صنف کو بہت زیادہ عروج ملامگر اس کے بعد اس کی قسمت میں زوال ہی رہا سب سے مشہور ہجو فارسی زبان کے عظیم شاعر فردوسی کی ہے جو اس نے محمود غزنو ی کے متعلق لکھی تھی۔

بسے رنج بردم دریں سال سی

عجم زندہ کردم بایں پارسی

چو برباددادند گنج مرا

چہ بد حاصلے سی و پنج مرا

اگر شاہ راشاہ بودے پدر

نہادے بلے برسرم تاج زر

وگر ماور شاہ بانوبدے

مرا سم وزر تا بزانو بدے

اور آخریہ کہ پرستار زادہ نیاید بکار۔۔۔ اِس کاترجمہ یہ ہے کہ” میں نے تیس سال بے انتہا تکالیف برداشت کیں اور اپنی فارسی سے میں نے عجم کو حیات جاوداں عطا کر دی۔ لیکن جب مرے خزانے کو تباہ کر دیا گیا تو مری پنتیس سال کی محنت کا ماحصل کیا تھا۔ اگربادشاہ کا باپ بھی بادشاہ ہوتا (غلام نہ ہوتا ۔ محمود کا باپ سبکتگین بھی الپتگین کا غلام تھا )تو وہ سو نے کا تاج میرے سر پر سجا دیتا اور اگر بادشاہ کی ماں لونڈی نہ ہوتی، بانو ہوتی تو میرے پاؤں میں سونے چاندی کا وہ ڈھیر لگتا جو میرے زانو تک پہنچتا ۔سچ یہ ہے کہ لونڈی کا بچہ کسی کے کام نہیں آتا“

ان دنوں پاکستان میں سیاست اور صحافت دونوں شعبوں پر اسی صنف ِ سخن کی حکمرانی ہے ۔تقریباً تمام لیڈران کرام کی گہر افشانیاں ہجویہ نظموں سے کسی طرح کم نہیں اور کئی کالم نگارتو ایسے ہیں کہ انہیں کالم نگار کہنے کی بجائے ہجونگار کہنے کو جی چاہتا ہے ۔ایک بہت مشہور کالم نگار تو اپنا ہر کالم شروع ہی یہیں سے کرتے ہیں ”تم اس قدر غلیظ اور گندے کیوں ہو “شاید ان کا یہی خیال ہو کہ کوئی اچھی بات لکھنے سے پہلے یا کسی نیک کام کرنے سے پہلے شیطان مردود کہنا انتہائی ضروری ہے ۔ بہر حال ہروہ گالی جو اشاعت کے معیار پر پوری اتر سکتی ہے ان دنوں اخبارات میں اسے ضرور درج کیا جا رہا ہے یعنی ان دنوں سب سے زیادہ ہجویہ کلام سامنے آرہا ہے اور سب سے زیادہ ہجویہ کالم عمران خان کے خلاف لکھے جارہے ہیں۔شایدتمام پرانے گھوڑوں کو ڈر پڑا ہوا کہ کہیں اس بار عوام اس نئے گھوڑے کی پشت پرہاتھ نہ رکھ دے۔ٹیلی ویژن پر ہونے والے سیاسی سٹیج ڈرامے بھی رفتہ رفتہ ہجویہ مشاعروں میں بدلتے جارہے ہیں ہیں ۔مذکر اور مونث سیاسی رہنماؤں کی زبانوں سے ایسی ایسی ہجویات سننے کو ملتی ہے کہ الاماں ۔انٹر نٹ پران کے خاص خاص شارٹس اپ لوڈ کردئیے جاتے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کیلئے محفوظ رہیں اور اب تو سیاسی جماعتوں کے شاعروں نے بھی ایک دوسرے کے خلاف سچ مچ کی ہجویں لکھنی بھی شروع کردی ہیں ۔

تحریک انصاف کے شاعر نے جو نون لیگ کی ہجو لکھی ہے اس کے دوبند دیکھئے

کچھ گائیکوں میں یعنی لطیفوں میں پھنس گیا

دیگیں پکانے والے خلیفوں میں پھنس گیا

زر داریوں کے چند حلیفوں میں پھنس گیا

یہ ملک بدمعاش شریفوں میں پھنس گیا

جو گھر غریبوں کے تھے وہی ڈھا گئے شریف

ہر سمت تیرگی کی طرح چھا گئے شریف

تحریک ِ انصاف کے لیڈر عمران خان کے خلاف نون لیگ کے ایک شاعر نے جو نظم لکھی ہے اس کا ایک شعر بھی پیش کرتا ہوں:

سامنے بے داغ، اندر گند ہے عمران خان

سچ یہی ہے فوج کا پابند ہے عمران خان

مجھے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اس سے آگے یہ نظم اتنی گھٹیا ہو جاتی ہے کہ اسے یہاں درج تک نہیں کیا جا سکتا۔بہر حال اردو ادب میں سیاسی ہجویہ شاعری کا ایک نیاباب شروع ہو چکا ہے۔ یقینا وقت آنے پر اس ادب کی کئی کتابیں شائع ہوں گی۔سوشل میڈیا پر جگہ جگہ دکھائی دے گی۔ اللہ کرم کرے۔ دیکھتے ہیں معاملہ کہاں تک پہنچتا ہے۔

348 — سوالوں کی گرہ میں سوال

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-348 | ↑ فہرست

سوالوں کی گرہ میں سوال

====================

سوالوں کی گرہ میں سوال

کیا ہمارے لئے یہ بھی ممکن نہیں کہ ہم اپنی تاریخ کو درست کر سکیں ۔ اپنی نسلوں کو بتا سکیں کہ قائداعظم محمد علی جناح کی وفات کا ذمہ دار کون ہے۔ کس طرح پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کوئٹہ سے کراچی جاتی ہوئی سڑک پر ایک ٹوٹی ہوئی ایمبولینس میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔بقول محترمہ فاطمہ جناح”ایمبولینس کا ایک شیشہ ٹوٹا ہوا تھا جس سے مکھیاں بے ہوش قائداعظم کے کھلے ہوئے منہ میں داخل ہونے کی کوشش کرتی تھیں اور میں انہیں ہاتھ ہلا ہلا کر ہٹاتی تھی“۔کیا واقعی وہ ویران سڑک جس پرخراب ایمبولینس کھڑی تھی وہاں دور دور تک فاطمہ جناح اور ایمبولینس کے ڈرائیور کے سواکوئی نہیں تھا ۔کیا واقعی لیاقت علی خان اسی وقت فرانسیسی سفارت خانے کی ایک تقریب میں کہہ رہے تھے کہ محمد علی جناح بالکل ٹھیک ہیں ۔کیا واقعی محترمہ فاطمہ جناح کو قائد اعظم کی وفات کے بعد تین ماہ کیلئے نظر بند کر دیا گیا تھا؟

لیاقت علی خان کے قتل کے پیچھے کون تھا۔محرکات کیا تھے ان کے قتل کی تحقیقات کرنے والے جسٹس اور ان کی ٹیم اپنی تمام تحقیقاتی فائلوں سمیت جس جہاز میں سفر کررہی تھی اسے مبینہ طور پر ایک راکٹ لانچر کے فائر سے گرادیاگیا۔اس زمانے میں راکٹ لانچر پاکستان میں کن لوگوں کی دسترس میں تھے۔؟لیاقت علی خان کے قتل کے بعد غیر منتخب حکمران ملک پر کیسے مسلط ہوئے ۔جنرل ایوب چیف آف آرمی سٹاف ہوتے ہوئے کیسے وزیر دفاع بھی بن گئے ۔

میجر جنرل سکندر مرزا اور ان کے بعد جنرل ایوب کے ملک پرقبضہ کرنے کے اسباب کیا تھے ۔فاطمہ جناح کے انتخاب کیسے چرائے گئے ۔ ان کی وفات کیسے ہوئی ۔مرنے کے کتنے دنوں بعد پتہ چلا کہ وہ فوت ہوچکی ہیں ۔ ان کے ملازم کے اس بیان میں کس حد تک سچائی تھی کہ ان کے تکیے پر خون کے چھینٹے تھے۔جنرل ایوب نے اس الزام کی تحقیقات کرانے سے کیوں انکار کردیا کہ مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کو قتل کیا گیا ہے؟ جنرل ایوب نے جاتے جاتے اقتدار ایک اور جنرل ، جنرل یحییٰ کے سپرد کیوں کردیا تھا؟کیا ان دنوں فوجی جنرل پاکستان پر حکومت صرف اپنا حق سمجھتے تھے۔اورپھر پاکستانی تاریخ کا سب سے المناک واقعہ سقوط ڈھاکہ کیوں ہواکیاصرف ہوسِ اقتدارکے لئے۔پاکستان کے جسم کا وہ حصہ جس میں57 فیصد آبادی تھی۔جسے ہم مشرقی پاکستان کہتے تھے۔کیا ان کی عددی اکثریت سے ہم نے روزِ اول سے خوف کھانا شروع کر دیا تھا۔کیوں پہلے ہم نے اپنے چاروں صوبوں کوتوڑ کر ون یونٹ بنایاکیا اس لئے کہ صوبہ مغربی پاکستان بمقابلہ مشرقی پاکستان کھڑا کردیں۔کیا یہ سچ ہے کہ جب ہم نے دیکھا کہ اب بھی جمہوریت کے مسلمہ اصول کے مطابق بالغ رائے دہی پر الیکشن ہوتے ہیں تو مشرقی پاکستانیوں کی تعداد زیادہ ہے توہم نے جمہوریت کا منہ چڑانے کے لئے یہ فارمولا ایجاد کیا کہ دونوں صوبوں سے برابر کی تعداد میں نمائندے منتخب ہوں گے۔یوں 57 فیصد اور 43 فیصد کا حیرت انگیز اصول نکالا گیا۔ مغربی پاکستان کا ایک ووٹ مشرقی پاکستان کے تقریباً ڈیڑھ ووٹ کے برابر شمار کیا جانے لگااور ان غربیوں نے یہ بات بھی قبول کرلی۔پھر جنرل یحییٰ نے مارشل لا لگادیا اور جب مارشل لا کے بعد ملک کے پہلے جنرل انتخابات ہوئے اور مشرقی پاکستان کو واضح کثریت حاصل ہوگئی تو ہم نے وہاں فوج بھیج دی۔بے انتہا قتل و غارت کے بعد بالآخر وہ حصہ ہم سے علیحدہ ہوگیا۔یعنی سچ یہی ہے کہ ہمارے صاحبانِ اقتدار کی ہوسِ اقتدارنے مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بننے پر محبور کر دیا تھا۔

ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کیوں ختم کی گئی ۔ ان کا کیوں عدالتی قتل ہوا ۔جنرل ضیا الحق کے اقتدار پر قبضے کی وجوہات کیاتھیں۔اس نے ملک میں کرپشن کو کیوں فروغ دیا۔نظریہ ء ضرورت کی کالک پاکستان کے چہرے پر کیوں اور کیسے ملی گئی ۔جونیجو حکومت کیوں توڑ دی گئی اور اس میں نواز شریف نے کیا کردار اداکیا۔جنرل ضیاء الحق کا طیارہ فضا میں کیوں اورکیسے پھٹ گیا۔محترمہ بے نظیر بھٹو کیسے اقتدار میں آئیں اوران کی حکومت کے 18 مہینوں کے بعد انہیں کیسے صدر غلام اسحق نے ختم کردی۔صدر اسحق کیسے صدر بنے اور مسلسل صدر رہے۔نواز شریف کیسے اقتدار میں لائے گئے اور پھرکیسے اقتدار سے الگ کئے گئے۔پھر محترمہ بے نظیر بھٹو کو حکومت میں کیوں آنے دیا گیا۔وہ کیا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے صدر فاروق لغاری نے اپنی لیڈر محترمہ نے نظیر بھٹو کی حکومت توڑ دی۔نواز شر یف دو تہائی اکثریت سے کیسے منتخب ہوگئے گارگل کی جنگ کیوں ہوئی ۔پرویز مشرف نے کیوں انڈیا سے اپنے شہیدوں کی لاشیں لینے سے انکار کردیااور پھرنواز شریف کی دوتہائی کی اکثریت جنرل پرویز مشرف نے کیسے ہائی جیک کرلی ۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کا پس منظر کیا ہے ۔بھٹو خاندان کو کیوں قبروں کا خاندان بنا دیا گیا؟شاہنواز بھٹو کا قتل اور اس کے بعد مرتضی بھٹو کا قتل کیوں ہوا۔دہری نیشنلٹی والے دو وزیراعظم کیوں اور کیسے بنے ۔کیا محترمہ بے نظیر بھٹو نے بحیثیت وزیر اعظم میزائل ٹیکنالوجی سمگل کی تھی یا انڈیا کوخالصتان تحریک کے لئے کام کرنے والے سکھوں کی فہرستیں فراہم کی تھیں ؟

پاکستان کیسے مقروض ہوا ۔ قرض میں لئے گئے اربوں ڈالر کہاں چلے گئے ۔ پچھلے 30 برس میں کون کون ارب پتی ہوا۔تاریخ کی آنکھوں سے ابلتے ہوئے بے شمار چھوٹے چھوٹے سوال میں نے درمیان میں چھوڑ دئیے ہیں کیونکہ ہر سوال کی گرہ میں کچھ اور سوال بندھے ہوئے ہیں اور ایک اہم ترین سوال کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دوستی دشمنی کی کہانی کیا ہے بھارت مسئلہ کشمیر کوکیوں نہیں حل کرتا جب کہ جانتا ہے کہ اسی میں دونوں ممالک کی بقا ہے۔کیا یہ دشمنی دونوں ملکوں کے عوام کیلئے بہت خوفناک نہیں۔ ۔دونوں طرف لوگ کیوں بھوکوں مر رہے ہیں۔دونوں اپنے وسائل صرف کیوں ہولناک سے ہولناک تر اسلحہ تیار کرنے پر پھونک رہے ہیں۔دونوں کیسے عجیب پڑوسی ہیں کہ دونوں کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔بے خوابی دونوں کے اعصاب توڑ رہی ہے۔خدانخواستہ کسی کو اونگھ آگئی اور انگلی ٹریگرپر دبا بیٹھے۔تو پھر کیا ہو گا۔کچھ بھی نہیں بچے گا کیوں دونوں ممالک عوام کے منہ سے نوالے چھین چھین کر ایٹمی قوت بن چکے ہیں اوراس میں مقابلہ جاری ہے۔لوڈ شیڈنگ کے پیچھے کیاکہانی ہے۔ پاکستان نے اچانک اپنی بجلی کہاں استعمال کرنا شروع کردی ہے؟۔

کیا ہم کوئی ایسا عدالتی کمیشن نہیں بنا سکتے ۔ جو ان تمام سوالات کے جواب پوری تحقیق و تفتیش کے بعدسامنے لائے تاکہ پاکستان کے عوام کو مستقبل کے فیصلے کرنے میں کوئی دشواری نہ رہے ۔کیا پاکستانی عوام کا یہ حق نہیں کہ سچائی اس تک پہنچے ۔کیا لوگوں کو ان سوالات کے جوابات بتائے بغیر ہونے والے انتخابات ویسے ہی نہیں ہوں گے جیسے کسی کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اسے کہا جائے کہ اب تم نے راستہ بتانا ہے۔

349 — جاوید ہاشمی کے نام

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-349 | ↑ فہرست

جاوید ہاشمی کے نام

====================

جاوید ہاشمی کے نام

انقلاب ِ اقبال کی وعیدیں سنانے والے شہباز شریف نے کہا ہے ”یہ اقبال کا پاکستان نہیں یہاں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے“۔جی ہاں یہ علامہ اقبال کانہیں، شریف خاندان کا، زرداریوں کا ،چوہدریوں کا اور جرنیلوں کا پاکستان ہے ۔

اقبال کا پاکستان تو اُس شاہین کی سرزمین تھی جس کی فطرت میں ذخیرہ اندوزی ہے ہی نہیں ۔جسے جاتی عمرہ اور سرے محل تو کجازمین پرکارِ آشیاں بندی بھی چوہوں کا کام لگتاہے جس کا نشیمن وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے گنبد نہیں سیاچن کے برف پوش پہاڑوں کی چوٹیاں ہیںجو آخری سانس تک عالمی بنکوں کے مردار بدن سے زندگی کی خیرات نہیں مانگتا۔جس کے لئے پلٹنا،جھپٹنا،جھپٹ کر پلٹنا ، لہو گرم رکھنے کا بس اک بہانہ ہے ۔جس نے کسی امریکہ سے کبھی اپنی غیرت کا سودا نہیں کیا۔جو زمین پرپرواز سے تھک کرکبھی نہیں گرا۔جس کی درویشی میں کوئی عیاری نہیں ۔جس کی قلندری میںکسی فضل اللہ یافضل الرحمن کی ملائیت نہیں چھپی ہوئی ۔جس کی خوداری اخباروں کی شہ سرخیوں تک محدود نہیں اور جس کی بے نیازی چور دروازوں سے اقتدار کے ایوانوں میں کبھی داخل نہیں ہوئی، افسوس یہ اقبال کے شاہنیوں کی سرزمین کرگسوں کی دھرتی بن گئی ہے ہم راہ و رسم شاہبازی بھول گئے ہیںیہ پاکستان واقعی اب اقبال کانہیں صحرامیںآخری سانسیں لیتے ہوئے بھوکے پیاسے مسافر پر منڈلاتے ہوئے کرگسوں کا پاکستان ہے۔امریکی تماش بینوںمیں گھری ہوئی ڈالروں کی طلب گارطوائف ہے ۔طالبان سے کوڑے کھاتی ہوئی آوارہ لڑکی ہے۔کتھک کرتی ہوئی مادھوری کے پاﺅں میںکشمیر رکھتا ہوا عیاش ہے ۔طلبِ زر کی قربان گاہ سے ملحقہ قبرستان ہے۔اب یہ اقبال کے نغموں اورزمزموں کی نہیں آہوں ، کراہوں اور چیخوں کی بستی ہے ۔یہاں صبحِ عید بھی شامِ محرم لگتی ہے۔ اب یہ پاکستان سلالہ کے شہیدوں کا ماتم کدہ ہے۔ملالہ کے سر سے گرتی ہوئی گولی کا نام ہے ۔اب یہاں بس زندگی کی شامِ غریباں بپا ہے ۔سسکیوں اور سسکاریوں کاشور ہے۔بین کرنے کی آوازیں سنائی دیتی ہیں ۔انقلابِ اقبال کہاں رہ گیا ہے ۔جس کھیت سے دہقاں کو میسر نہیں روزی ۔اس کھیت کے ہر خوشہ ءگندم کو ۔۔۔کب جلایا جائے گا۔ مزدوروں ، مجبوروں،دہقانوں اوربے روزگاروں کا لہو سوزِ یقین سے کون گرمائے گاجن کے اوقات بہت تلخ ہیں ،سرمایہ داری اور جاگیرداری کے نقشِ کہن کو مٹانے والے کہاں ہیں۔یہ اربوں روپے کی تعمیر کردہ کوٹھیاں یہ کاخ ِ امرا کے درودیوار آخرکب گرائے جائیں گے۔جمہور کی سلطانی کا دورِمنور کہاں گم ہوگیا ہے۔کیوں غربت سے رہائی کا جذبہ اک شوخ علم نہیںبن رہا۔کب ڈوبے گا سرمایہ پرستی کا سفینہ ۔سونے کے قفس کی کڑیوں کو مجبور کیوں نہیں توڑ رہے ۔ہم کب تک روزِ مکافات کے منتظر رہیں گے ۔وہ جو مرمر کی سلوں سے ناخوش و بیزار ہے ۔اس کےلئے مٹی کا حرم بنانے والے ۔۔ اے دیدہِ امکان کو فروغ دینے والے۔ اے وقت کے گھوڑے کے سوار۔۔ آ۔ انتظاروں کے بین کرتے ہوئے نین پتھرا گئے ہیں.

اے سوارِ اشہبِ دوراں بیا

اے فروغِ دیدہ¿ امکاں بیا

آ کہ اقبال کا کہنا ماننے والے ، خودداری کے سائے میں خودی کے ساتھ رہنے والے ۔غربت کی آخری منزل پر ہیں ان کی جانب آتی ہوئی نانِ جویں کا راستہ بدل دیا گیا ہے ۔ان کے سروں سے چھتیں اتارلی گئی ہیں۔ان کے جسم کی طرف بڑھتے ہوئے لباس لوٹ لئے گئے ہیں حتیٰ کہ ان کی رائے تک چرالی گئی ہے۔اور وہ لوگ جنہوں نے اپنی خاندانی روایت کے مطابق سفید فام حاکموں کے کتے نہلائے ہیں۔اپنی عافیائیں نیلام کی ہیں ۔ڈرون کی ڈسی ہوئی لاشیں فروخت کی ہیں۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی عمارت میں نقب زنی کی ہے۔آبدوز کشتیوں کی خریداری میں کناروں کا کمیشن لیا ہے۔بجلی بنانے والے کارخانوں سے تاریکیوں کا سودا کیا ہے۔وہ صاحبِ عزت و جاہ ہیں۔

انقلاب ِ اقبال کی وعیدوں سے ڈراتے ہوئے شہباز شریف نے اپنے ساتھیوں سے کہا ”میں طبقاتی کشمکش اور ناانصافی کے نتیجے میںرونما ہونے والی کسی خونی انقلاب کیعرصہ سے بات کر رہا ہوں۔لیکن اب تو یہ لمحہ بہت قریب آپہنچا ہے۔ میں نے اپنے وطن کا چپہ چپہ چھان مارااور بستیوں میں جھانک کر دیکھا۔قریہ قریہ سے اور بستی بستی سے یہی ایک آواز سناتی ہے۔ انقلاب و انقلاب و انقلاب و انقلاب اور بغاوت کے اس سیلاب میں سب کچھ بہہ جائے گا یہ بلند و بالا ایوان ،یہ وسیع و عریض محل ،یہ آراستہ و پیراستہ ولاز، یہ چمکتی دمکتی گاڑیاں ، یہ زرق برق لباس ، یہ سونے اور چاندی کے ڈھیر،یہ لوٹ مار کی جمع کی ہوئی دولت کوئی چیز اس طوفان کے سامنے کھڑی نہیں ہو سکے گی جو اقبال کی طرح انسانی سماج کو سمجھتے ہیںوہ جانتے ہیں کہ جب مظلوم اٹھیں گے تو ظلم کا نشان بھی نہیں رہے گا۔وہ نظام جس میں ہم زندہ ہیں ملیامیٹ ہونے کوہے۔اگر ہم نے حالات کے چہرے پر لکھی ہوئی تحریر نہ پڑھی تو ہمیں کسی المناک انجام دوچار پڑجائے گا“۔

شریف شہباز اور ان کے ساتھی جو فکرِ اقبال کے انقلاب کی روشنی کو بغاوت سمجھتے ہیںوہ اب اجالوں کے جلوس کو روک نہیں سکتے۔سڑکوں پر اندھیروں کے جتنے بھی کنٹینر کھڑے کر دئیے جائیںدن کے جلوس اپنے راستے تراش لیتے ہیں۔تبدیلی وقت کے ماتھے پر لکھی ہوتی ہے۔رات جتنی بھی لمبی ہو جائے اختتام پذیر ضرور ہوتی ہے۔ لوگ گھروں سے نکلے والے ہیں۔ منظر بدلنے والا ہے ۔مال روڈ سے لے کر شاہراہ ِ قائداعظم تک ہر سڑک میدان جنگ بننے والی ہے۔بقول اقبال:.

دلوں میں ولولہ انقلاب ہے پیدا

قریب آگئی شاید جہانِ پیر کی موت

اور اگرعمران خان نے اس نظامِ زر کے بین الاقومی حواریوں سے ڈر کراس انقلاب کی قیادت نہ کی تو انہیں بہت تکلیف دہ پچھتاوے سے گزارنا پڑے گا۔ عوام ان قرانی آیتوں کی تلاوت کرتے ہوئے سڑکوں پر آنے والے ہیں ”اور جولوگ مال و دولت جمع کرتے ہیں انہیں خوشخبری سنادو ایک عظیم عذاب کی جس دن تپائی جائیں گی ان کی پیٹھیں ، کروٹیں اور پیشانیاں کہ پس چکھو مزا دولت کو سینت سینت کر رکھنے کا“جاوید ہاشمی سے التماس ہے کہ باغیوں کا منشورعمران خان تک پہنچادیجئے جو علامہ اقبال لکھ کر دے گئے ہیں ۔

350 — عمران خان کے لئے ایک مشورہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-350 | ↑ فہرست

عمران خان کے لئے ایک مشورہ

====================

عمران خان کے لئے ایک مشورہ

میں نے جب شعور کے شہر میں قدم رکھاتو ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت تھی۔ مجھے اتنا یاد ہے کہ ہمارے گھر کے قریب ایک ڈپوتھا جہاں سے کارڈدکھاکر آٹا اور چینی ملتے تھے۔وہاں اکثر قطار لگی ہوئی ہوتی تھی مگر لوگ کہتے تھے کہ حالات ایوب خان کے دور ِ حکومت سے بہترہیں جب حبیب جالب کہاکرتے تھے بیس روپیے من آٹا۔ اور اس پربھی ہے سناٹا۔ صدر ایوب زندہ۔پھر اس حکومت کے خلاف جلسے جلوس ہونے لگے ۔لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جیل میں ڈالنے کا عمل شروع ہوگیا ایک رات پولیس والوں نے ہمارے گھر کو چاروں طرف سے گھیر لیا میرے بڑے بھائی محمد اشفاق چغتائی مرحوم جو اس وقت گورنمنٹ کالج میانوالی کی سٹوڈنٹ یونین کے صدر تھے پولیس انہیں گرفتار کرنے آئی تھی ابو نے جب مجسٹریٹ سے اشفاق بھائی کا جرم پوچھاتو اس نے کہا کہ آپ کے بیٹے نے ریلوے لائن کوبارود سے اڑانے کی ناکام کوشش کی ہے ۔مجھے اچھی طرح یاد ہے اس جملے کے بعد ابو اور مجسٹریٹ دونوں ہنس پڑے تھے ۔کچھ دنوں کے بعدجنرل ضیاء الحق کادور ِ حکومت آگیامیں بڑا خوش تھا کہ ہمارے گھر پہلے دو بارہ بور بندوقیں اورایک سیون ایم ایم کی رائفل تھی اب ہم نے ایک کلاشن کوف بھی خرید لی تھی۔ہمارے گھر کے پیچھے رفیع اللہ نام ایک آدمی رہتا تھا جو اکثر رات کو شراب پی کر غل غپاڑا کیا کرتا تھا پتہ چلا کہ ایک ہیروین نامی نشہ آیا ہے جو بہت تیز ہے اور اس نے شراب چھوڑ کر ہیروین پینی شروع کردی ہے اس لئے اب وہ غل غپاڑا نہیں کرتا۔ ہمارے گھر کے ساتھ ہی جو گلی شہر سے باہر جاتی تھی اس کے آخر میں ایک چھوٹی سی ”چونگی “ کی عمارت تھی۔ ایک دن میں نے دیکھا کہ شام کے وقت اس کے برآمدے میں بہت سے ہیروینی ہیروین پی رہے ہیں۔

کچھ دنوں کے بعد میں نے دیکھاکہ ہمارے محلے میں جو میجر رہتے ہیں اور جو بلوچستان میں کسی شہر کے انچارج تھے وہ ریٹائرڈ ہو کرواپس آگئے ہیں اور انہوں نے 18 نئی بسیں خریدلی ہیں۔ایک میجر کی اتنی کمائی میرے لئے بہت حیران کن تھی ۔ایک دن پتہ چلا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دے دی گئی ہے مجھے بہت تکلیف ہوئی ۔ڈاکٹر انور خان نیازی جو عمران خان کے باپ کے شاید چچا زاد بھائی تھے اور پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر تھے، ہمارے گھر کے بالکل سامنے ان کا کلینک تھا میں ان کے پاس گیاکہ میں نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونا ہے اور اس وقت جب لوگ پیپلز پارٹی چھوڑ رہے تھے یہ بے وقوف نوجوان پیپلز پارٹی شامل ہوگیا تھااور خاصا سرگرم رہا یہاں تک کہ فخر زمان جب میانوالی آئے تو انہوں نے مجھے ضلع میانوالی کے پیپلز پارٹی کے کلچرل ونگ کا چیئرمین بنایاتھا۔بہر حال جیسے تیسے جنرل ضیا کا طیارہ بھی ہوا میں پھٹ گیا ۔ محترمہ بے نظیر بھٹوکی حکومت آگئی ،میرے قریبی دوست ڈاکٹر شیرافگن خان جنہوں نے جنرل ضیاء کے دور میں کہا تھا کہ میں آئین کا قاتل بن کر میانوالی واپس نہیں جاؤں گا پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

شریف آدمیوں کے منہ سونگھنے اور جوڑوں سے پارکوں میں نکاح نامے طلب کرنے کی روایت ختم ہوئی ۔مگر معاشی معاملات میں کوئی بہتری نہ ہوئی اسی طرح لوگ دنوں اور مہینوں میں امیر ہوتے رہے ۔اٹھارہ مہینے کے بعد وہ حکومت بھی ختم کردی گئی۔نواز شریف کولے آیا گیا مگر کرپشن اسی شان سے ہوتی رہی امیر امیر سے امیر تر ہوتے رہے ،کہتے ہیں کہ بے نظیر بھٹو کی طرح انہوں نے بھی ملکی حالات میں بہتری لانے کی کوشش کی تھی جس کے جرم میں ان کی حکومت کو فارغ کیا گیا تھا وہ عدالت میں چلے گئے چیف جسٹس نسیم حسن شاہ نے ان کے حق میں فیصلہ سنادیا ۔میں ان دنوں لاہور میں ہوتا تھا اور پی ٹی وی کیلئے ڈرامے لکھا کرتاتھا جب نواز شریف کی حکومت بحال کی گئی تو اسی رات عطاالحق قاسمی میرے پاس گھر تشریف لائے اور مجھے کہا کہ اپنے ڈاکومنٹس دو تاکہ میں کل نواز شریف سے تمہارے پی ٹی وی میں پروڈوسر کے آڈر کرادوں میں نے لمحہ بھر ان کی آفر پر غور کیا اور پھر انکارکر دیاکہ مجھے ملازمت نہیں کرنی۔یہاں یہ وضاحت بڑی ضروری ہے کہ عطاالحق قاسمی اور نواز شریف کا تعلق ایک صحافی اور ایک سیاست دان کا نہیں ہے دونوں بچپن کے دوست ہیں ۔دونوں کے والدین بھی آپس میں گہرے دوست تھے ۔ دونوں ایک ہی محلے میں رہتے تھے۔ دونوں کے تعلق کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ عطاالحق قاسمی کی شادی کے وقت ”نواز شریف اور شہباز شریف دونوں بھائی عطاالحق قاسمی کے ”شہ بالے “ تھے اور شادی کا تمام انتظام میاں شریف کے ہاتھ میں تھااس بات کی خبر مجھے آج سے بیس سال پہلے عطاالحق قاسمی کی شادی کا البم دیکھنے سے ہوئی تھی۔

نواز شریف کو نکالنے کے بعدپھر محترمہ بے نظیر بھٹوکو آنے دیا گیا۔مگر ملک میں جو کرپشن کی ڈھلوان جنرل ضیا الحق بناگئے تھے اسی پر پاؤں نہیں ٹھہر سکتے تھے ہر شخص لڑھکتا جارہا تھا سول بیورکریسی ، ملٹری بیورکریسی ، عدلیہ ، سیاست دان سبھی اسی ڈھلوان سے اس وادی میں گرتے رہے جہاں پاکستان کا خزانہ پڑا ہوا تھا۔میں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کا یہ دور ڈاکٹر شیرافگن کے ساتھ اسلام آباد میں گزاراتھا۔زندگی میں پہلی بارمجھے اقتدار کو اتنے قریب سے دیکھنے کا موقع ملا تھا،ڈاکٹر شیر افگن وفاقی وزیر تھے اور محترمہ کے بہت قریب تھے۔ کراچی کا ایک صاحب ایک دوست کی وساطت سے میرے پاس پہنچے ان کا کراچی پورٹ پر کوئی کام تھا ۔کاغذات ان کے پاس تھے ان پر صرف محترمہ بے نظیر بھٹو کے دستخط درکار تھے اور اس کام کا معاوضہ بیس کروڑ روپے تھا۔میں نے انہیں ساتھ لیا اور ڈاکٹر شیرافگن کے فلیٹ میں پہنچ گیاجہاں ہم روزرات کوبیٹھ کر’کنتوری “کھیلا کرتے تھے اور یہ وہی وقت تھا۔میں نے ان صاحب کی ڈاکٹر صاحب سے ملاقات کرائی ،کاغذات نکال کر دئیے انہوں نے کہا میں صبح محترمہ سے دستخط کرا دوں گا آپ منصور کے دوست ہیں اور ہمارے علاقے میں کہتے ہیں ”یار داسنٹریم یار تے گل چالایا ہم “میں نے ڈاکٹر صاحب سے کہا ”ابھی بات ادھوری ہے، وعدہ مت کیجئے “انہوں نے حیرت سے میری طرف دیکھا اور میں نے کہا ”ان دستخطوں کے ساتھ بیس کروڑ روپے منسلک ہیں جودستخط ہوجانے پر ہمیں ملیں گے ۔“انہوں نے تاش کے پتے ایک طرف رکھ دئیے اور پریشانی کے عالم میں کہا ” بیس کروڑ ۔۔“پھر مجھ سے پوچھا ”اگر اتنے پیسے منصور ہمارے پاس آگئے تو کیا رات کونیند آئے گی“میں نے ہنس کر کہا ”مجھے تو نہیں آئے گی آپ کا پتہ نہیں“انہوں نے کاغذات میز سے اٹھا کر ان صاحب کو دیتے ہوئے کہا ،آپ کھاناکھا چکے ہیں ، چائے پی چکے ہیں کچھ اور چاہئے تو پیش کردیتا ہوں یہ کاغذات لیجئے اور یہاں سے تشریف لے جائیے ۔یہ جس کے ساتھ آپ آئے ہیں یہ شاعر ہے اور میں ایک سماجی اور سیاسی ورکر ہوں ہم دونوں کوصرف اتنا کھانا چاہئے جتنا کھانے کے بعد سکون سے نیند آجائے ۔اس واقعہ کے ایک ہفتے کے بعد میرے دوست نے مجھے بتایا کہ فلاں منسٹرنے ان کاغذات پر بیس کروڑ روپے لے کر محترمہ سے دستخط کرادئیے ہیں۔

پھر محترمہ کی حکومت کا قتل فاروق لغاری کے ہاتھوں کرادیا گیا نواز شریف بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت میںآ گئے مگر کرپشن میں کوئی فرق نہ آیا۔ملک کی معاشی صورت حال اور بگڑتی چلی گئی ۔ نواز شریف نے” قرض مکاؤ “مہم شروع کی اربوں ڈالر اکٹھے ہوئے مگر قرض نہ اترا۔پرویز مشرف آگئے۔انہوں نے آتے ہی بڑے نعرے لگائے ۔مگر چند مہینوں بعد تمام کرپٹ سرمایہ دار ان کے پہلو میں بیٹھے ہوئے تھے اور کرپشن کے ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا تھاپھرمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید کر دی گئیں اورقصاص کے طور پر آصف زرداری کوصدر مملکت بنا دیاگیامگرحالات میں کوئی بہتری نہ آئی ،معاشی صورت حال جوں کے توں رہی بلکہ اور ابتر ہو گئی۔حتی کہ لوڈشیڈنگ نے ملک کو اندھیروں میں ڈبو دیا کہیں روشنی کی کوئی کرن دکھائی نہ دی ۔صرف اتنا ہوا کہ پہلی حکومتوں میں کرپشن کی کہانیاں ان کے ختم ہونے پر سامنے آتی تھیں اس مرتبہ دورانِ حکومت سامنے لگیں ۔ منسٹرز کو جیل بھیجا گیاوزیر اعظم کو سزا سنا دی گئی۔۔ ہاں اس عرصہ میں عدلیہ بھی آزاد ہوئی مگر اس آزادی کے ثمرات عوام تک نہ ہونے کے برابر پہنچے، پہلی بار ہلکی سی روشنی کی کرن اصغر خان کیس کے فیصلے سے دکھائی دی۔لگا کہ شاید اجالوں کی سمت سفر جاری ہے ،اب پھر الیکشن آگئے ہیں اورمسلم لیگ نون کا خیال ہے کہ پیپلز پارٹی اپنی باری لے چکی ہے سو اب ان کی باری ہے ۔ ”ست بسم اللہ “وہ آجائیں، کیا فرق پڑے گا ،کچھ بھی نہیں ،پچھلے پانچ سال سے پنجاب میں مسلم لیگ نون کی حکومت ہے۔ کیا فرق پڑ گیا ہے۔پورے ملک میں آگئی تو کونسی تبدیلی آجائیگی اس ساری صورت حال میں صرف ایک امید افزاء بات نظر آتی ہے کہ ان دونوں پارٹیوں کے علاوہ تحریک انصاف بھی پوری توانائی کے ساتھ موجودہے اوراس کے لیڈر عمران خان کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ بھی نہیں ہے مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ انہیں اقتدار میں آنے سے روکنے کیلئے مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی تک ایک ہو سکتی ہیں مگر اللہ تعالی پاکستان پر رحم بھی تو کرسکتا ہے۔سو عمران خان سے درخواست ہے کہ دنیا کے تمام کام چھوڑ کر اپنی نیندیں قربان کرکے دن رات صرف اپنی انتخابی مہم جاری رکھیں۔اللہ تعالی یقینا ان کا حامی و ناصر ہوگا۔

351 — امید کی آخری شمع

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-351 | ↑ فہرست

امید کی آخری شمع

====================

امید کی آخری شمع

میں نے جب شعور کے شہر میں قدم رکھاتو ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت تھی۔ مجھے اتنا یاد ہے کہ ہمارے گھر کے قریب ایک ڈپوتھا جہاں سے کارڈدکھاکر آٹا اور چینی ملتے تھے۔وہاں اکثر قطار لگی ہوئی ہوتی تھی مگر لوگ کہتے تھے کہ حالات ایوب خان کے دور ِ حکومت سے بہترہیں جب حبیب جالب کہاکرتے تھے بیس روپیے من آٹا۔ اور اس پربھی ہے سناٹا۔ صدر ایوب زندہ۔پھر اس حکومت کے خلاف جلسے جلوس ہونے لگے ۔لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جیل میں ڈالنے کا عمل شروع ہوگیا ایک رات پولیس والوں نے ہمارے گھر کو چاروں طرف سے گھیر لیا میرے بڑے بھائی محمد اشفاق چغتائی مرحوم جو اس وقت گورنمنٹ کالج میانوالی کی سٹوڈنٹ یونین کے صدر تھے پولیس انہیں گرفتار کرنے آئی تھی ابو نے جب مجسٹریٹ سے اشفاق بھائی کا جرم پوچھاتو اس نے کہا کہ آپ کے بیٹے نے ریلوے لائن کوبارود سے اڑانے کی ناکام کوشش کی ہے ۔مجھے اچھی طرح یاد ہے اس جملے کے بعد ابو اور مجسٹریٹ دونوں ہنس پڑے تھے ۔کچھ دنوں کے بعدجنرل ضیاء الحق کادور ِ حکومت آگیامیں بڑا خوش تھا کہ ہمارے گھر پہلے دو بارہ بور بندوقیں اورایک سیون ایم ایم کی رائفل تھی اب ہم نے ایک کلاشن کوف بھی خرید لی تھی۔ہمارے گھر کے پیچھے رفیع اللہ نام ایک آدمی رہتا تھا جو اکثر رات کو شراب پی کر غل غپاڑا کیا کرتا تھا پتہ چلا کہ ایک ہیروین نامی نشہ آیا ہے جو بہت تیز ہے اور اس نے شراب چھوڑ کر ہیروین پینی شروع کردی ہے اس لئے اب وہ غل غپاڑا نہیں کرتا۔ ہمارے گھر کے ساتھ ہی جو گلی شہر سے باہر جاتی تھی اس کے آخر میں ایک چھوٹی سی ”چونگی “ کی عمارت تھی۔ ایک دن میں نے دیکھا کہ شام کے وقت اس کے برآمدے میں بہت سے ہیروینی ہیروین پی رہے ہیں۔کچھ دنوں کے بعد میں نے دیکھاکہ ہمارے محلے میں جو میجر رہتے ہیں اور جو بلوچستان میں کسی شہر کے انچارج تھے وہ ریٹائرڈ ہو کرواپس آگئے ہیں اور انہوں نے 18 نئی بسیں خریدلی ہیں۔

ایک میجر کی اتنی کمائی میرے لئے بہت حیران کن تھی ۔ایک دن پتہ چلا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دے دی گئی ہے مجھے بہت تکلیف ہوئی ۔ڈاکٹر انور خان نیازی جو عمران خان کے باپ کے شاید چچا زاد بھائی تھے اور پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر تھے، ہمارے گھر کے بالکل سامنے ان کا کلینک تھا میں ان کے پاس گیاکہ میں نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونا ہے اور اس وقت جب لوگ پیپلز پارٹی چھوڑ رہے تھے یہ بے وقوف نوجوان پیپلز پارٹی شامل ہوگیا تھااور خاصا سرگرم رہا یہاں تک کہ فخر زمان جب میانوالی آئے تو انہوں نے مجھے ضلع میانوالی کے پیپلز پارٹی کے کلچرل ونگ کا چیئرمین بنایاتھا۔بہر حال جیسے تیسے جنرل ضیا کا طیارہ بھی ہوا میں پھٹ گیا ۔ محترمہ بے نظیر بھٹوکی حکومت آگئی ،میرے قریبی دوست ڈاکٹر شیرافگن خان جنہوں نے جنرل ضیاء کے دور میں کہا تھا کہ میں آئین کا قاتل بن کر میانوالی واپس نہیں جاؤں گا پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

شریف آدمیوں کے منہ سونگھنے اور جوڑوں سے پارکوں میں نکاح نامے طلب کرنے کی روایت ختم ہوئی ۔مگر معاشی معاملات میں کوئی بہتری نہ ہوئی اسی طرح لوگ دنوں اور مہینوں میں امیر ہوتے رہے ۔اٹھارہ مہینے کے بعد وہ حکومت بھی ختم کردی گئی۔نواز شریف کولے آیا گیا مگر کرپشن اسی شان سے ہوتی رہی امیر امیر سے امیر تر ہوتے رہے ،کہتے ہیں کہ بے نظیر بھٹو کی طرح انہوں نے بھی ملکی حالات میں بہتری لانے کی کوشش کی تھی جس کے جرم میں ان کی حکومت کو فارغ کیا گیا تھا وہ عدالت میں چلے گئے چیف جسٹس نسیم حسن شاہ نے ان کے حق میں فیصلہ سنادیا ۔میں ان دنوں لاہور میں ہوتا تھا اور پی ٹی وی کیلئے ڈرامے لکھا کرتاتھا جب نواز شریف کی حکومت بحال کی گئی تو اسی رات عطاالحق قاسمی میرے پاس گھر تشریف لائے اور مجھے کہا کہ اپنے ڈاکومنٹس دو تاکہ میں کل نواز شریف سے تمہارے پی ٹی وی میں پروڈوسر کے آڈر کرادوں میں نے لمحہ بھر ان کی آفر پر غور کیا اور پھر انکارکر دیاکہ مجھے ملازمت نہیں کرنی۔یہاں یہ وضاحت بڑی ضروری ہے کہ عطاالحق قاسمی اور نواز شریف کا تعلق ایک صحافی اور ایک سیاست دان کا نہیں ہے دونوں بچپن کے دوست ہیں ۔دونوں کے والدین بھی آپس میں گہرے دوست تھے ۔ دونوں ایک ہی محلے میں رہتے تھے۔ دونوں کے تعلق کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ عطاالحق قاسمی کی شادی کے وقت ”نواز شریف اور شہباز شریف دونوں بھائی عطاالحق قاسمی کے ”شہ بالے “ تھے اور شادی کا تمام انتظام میاں شریف کے ہاتھ میں تھااس بات کی خبر مجھے آج سے بیس سال پہلے عطاالحق قاسمی کی شادی کا البم دیکھنے سے ہوئی تھی۔

نواز شریف کو نکالنے کے بعدپھر محترمہ بے نظیر بھٹوکو آنے دیا گیا۔مگر ملک میں جو کرپشن کی ڈھلوان جنرل ضیا الحق بناگئے تھے اسی پر پاؤں نہیں ٹھہر سکتے تھے ہر شخص لڑھکتا جارہا تھا سول بیورکریسی ، ملٹری بیورکریسی ، عدلیہ ، سیاست دان سبھی اسی ڈھلوان سے اس وادی میں گرتے رہے جہاں پاکستان کا خزانہ پڑا ہوا تھا۔میں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کا یہ دور ڈاکٹر شیرافگن کے ساتھ اسلام آباد میں گزاراتھا۔زندگی میں پہلی بارمجھے اقتدار کو اتنے قریب سے دیکھنے کا موقع ملا تھا،ڈاکٹر شیر افگن وفاقی وزیر تھے اور محترمہ کے بہت قریب تھے۔ کراچی کا ایک صاحب ایک دوست کی وساطت سے میرے پاس پہنچے ان کا کراچی پورٹ پر کوئی کام تھا ۔کاغذات ان کے پاس تھے ان پر صرف محترمہ بے نظیر بھٹو کے دستخط درکار تھے اور اس کام کا معاوضہ بیس کروڑ روپے تھا۔میں نے انہیں ساتھ لیا اور ڈاکٹر شیرافگن کے فلیٹ میں پہنچ گیاجہاں ہم روزرات کوبیٹھ کر’کنتوری “کھیلا کرتے تھے اور یہ وہی وقت تھا۔میں نے ان صاحب کی ڈاکٹر صاحب سے ملاقات کرائی ،کاغذات نکال کر دئیے انہوں نے کہا میں صبح محترمہ سے دستخط کرا دوں گا آپ منصور کے دوست ہیں اور ہمارے علاقے میں کہتے ہیں ”یار داسنٹریم یار تے گل چالایا ہم “میں نے ڈاکٹر صاحب سے کہا ”ابھی بات ادھوری ہے، وعدہ مت کیجئے “انہوں نے حیرت سے میری طرف دیکھا اور میں نے کہا ”ان دستخطوں کے ساتھ بیس کروڑ روپے منسلک ہیں جودستخط ہوجانے پر ہمیں ملیں گے ۔“انہوں نے تاش کے پتے ایک طرف رکھ دئیے اور پریشانی کے عالم میں کہا ” بیس کروڑ ۔۔“پھر مجھ سے پوچھا ”اگر اتنے پیسے منصور ہمارے پاس آگئے تو کیا رات کونیند آئے گی“میں نے ہنس کر کہا ”مجھے تو نہیں آئے گی آپ کا پتہ نہیں“انہوں نے کاغذات میز سے اٹھا کر ان صاحب کو دیتے ہوئے کہا ،آپ کھاناکھا چکے ہیں ، چائے پی چکے ہیں کچھ اور چاہئے تو پیش کردیتا ہوں یہ کاغذات لیجئے اور یہاں سے تشریف لے جائیے ۔یہ جس کے ساتھ آپ آئے ہیں یہ شاعر ہے اور میں ایک سماجی اور سیاسی ورکر ہوں ہم دونوں کوصرف اتنا کھانا چاہئے جتنا کھانے کے بعد سکون سے نیند آجائے ۔اس واقعہ کے ایک ہفتے کے بعد میرے دوست نے مجھے بتایا کہ فلاں منسٹرنے ان کاغذات پر بیس کروڑ روپے لے کر محترمہ سے دستخط کرادئیے ہیں۔

پھر محترمہ کی حکومت کا قتل فاروق لغاری کے ہاتھوں کرادیا گیا نواز شریف بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت میںآ گئے مگر کرپشن میں کوئی فرق نہ آیا۔ملک کی معاشی صورت حال اور بگڑتی چلی گئی ۔ نواز شریف نے” قرض مکاؤ “مہم شروع کی اربوں ڈالر اکٹھے ہوئے مگر قرض نہ اترا۔پرویز مشرف آگئے۔انہوں نے آتے ہی بڑے نعرے لگائے ۔مگر چند مہینوں بعد تمام کرپٹ سرمایہ دار ان کے پہلو میں بیٹھے ہوئے تھے اور کرپشن کے ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا تھاپھرمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید کر دی گئیں اورقصاص کے طور پر آصف زرداری کوصدر مملکت بنا دیاگیامگرحالات میں کوئی بہتری نہ آئی ،معاشی صورت حال جوں کے توں رہی بلکہ اور ابتر ہو گئی۔حتی کہ لوڈشیڈنگ نے ملک کو اندھیروں میں ڈبو دیا کہیں روشنی کی کوئی کرن دکھائی نہ دی ۔صرف اتنا ہوا کہ پہلی حکومتوں میں کرپشن کی کہانیاں ان کے ختم ہونے پر سامنے آتی تھیں اس مرتبہ دورانِ حکومت سامنے لگیں ۔

منسٹرز کو جیل بھیجا گیاوزیر اعظم کو سزا سنا دی گئی۔۔ ہاں اس عرصہ میں عدلیہ بھی آزاد ہوئی مگر اس آزادی کے ثمرات عوام تک نہ ہونے کے برابر پہنچے، پہلی بار ہلکی سی روشنی کی کرن اصغر خان کیس کے فیصلے سے دکھائی دی۔لگا کہ شاید اجالوں کی سمت سفر جاری ہے ،اب پھر الیکشن آگئے ہیں اورمسلم لیگ نون کا خیال ہے کہ پیپلز پارٹی اپنی باری لے چکی ہے سو اب ان کی باری ہے ۔ ”ست بسم اللہ “وہ آجائیں، کیا فرق پڑے گا ،کچھ بھی نہیں ،پچھلے پانچ سال سے پنجاب میں مسلم لیگ نون کی حکومت ہے۔ کیا فرق پڑ گیا ہے۔پورے ملک میں آگئی تو کونسی تبدیلی آجائیگی اس ساری صورت حال میں صرف ایک امید افزاء بات نظر آتی ہے کہ ان دونوں پارٹیوں کے علاوہ تحریک انصاف بھی پوری توانائی کے ساتھ موجودہے اوراس کے لیڈر عمران خان کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ بھی نہیں ہے مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ انہیں اقتدار میں آنے سے روکنے کیلئے مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی تک ایک ہو سکتی ہیں مگر اللہ تعالی پاکستان پر رحم بھی تو کرسکتا ہے۔سو عمران خان سے درخواست ہے کہ دنیا کے تمام کام چھوڑ کر اپنی نیندیں قربان کرکے دن رات صرف اپنی انتخابی مہم جاری رکھیں۔اللہ تعالی یقینا ان کا حامی و ناصر ہوگا۔

352 — بیچارہ جنرل اسلم بیگ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-352 | ↑ فہرست

بیچارہ جنرل اسلم بیگ

====================

بیچارہ جنرل اسلم بیگ

جب بھی ورق الٹتا ہوں کسی نہ کسی مقتول کا خون ہاتھ پر لگ جاتا ہے۔ابھی ابھی سابق وفاقی سیکرٹری داخلہ اور صدر اسحاق کے دست راست روئیداد خان نے زندگی کی ڈائری کا ایک ورق، وقت کے کیمرے کے سامنے کیا اورخون کی بوندیں زوم کرتے ہوئے لینز پر پھیل گئیں۔ہوائی جہاز کے تیل میں جلتے ہوئے خون کی بو ابھی تک میرے اردگرد پھیلی ہوئی ہے۔انہوں نے پاکستان کے تیرہ سینئر جنرلز، امریکی جنرل، امریکی سفیر اوراور پاکستان کے کئی دیگراعلیٰ عہدے داران کے قتل کاالزام جنرل اسلم بیگ پر لگا دیا۔ نوے سالہ روئیداد خان زندگی کے اس حصے میں ہیں جب کسی وقت بھی اُس دنیا سے اُن کا بلاوا آسکتا ہے جہاں جنرل ضیاء اور صدر اسحاق موجو د ہیں۔شاید انہی کے سامنے شرمندہ ہونے کے خوف سے کچھ بولنے پر تیار ہوگئے ہیں یا ممکن ہے سپریم کورٹ کے فیصلے نے انہیں حوصلہ دے دیا ہے کہ دل کی بات زباں پر لائی جا سکتی ہے۔

آپریشن مڈ نائٹ جیکال کے دو نوں اہم ترین کردار ،جنرل ضیاء کی موت کے متعلق بھی بہت کچھ کہہ چکے ہیں ۔ میجر عامر نے اپنے انٹرویو میں کہا تھاکہ جنرل ضیاء کے قتل میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد ملوث تھی، موساد کا ایک مائیکل نامی ایجنٹ جو ایئر فورس میں تھا اس نے ایک چھوٹا سا گیجٹ جنرل ضیاء کے طیارے میں نصب کیاتھا جب طیارے کی تباہی کی خبر نشر ہوئی تو اس وقت وہ حراست میں تھا اورطیارے میں مرنے والے امریکیوں کا ذکر سن کر وہ رو پڑا تھا۔بریگیڈئر امتیاز نے اس سلسلے میں کہا تھاکہ”جنرل ضیاء کی ہلاکت میں امریکہ ملوث تھا اس کارروائی میں اندرونی عناصر کو بھی استعمال کیا گیا۔اب اس وقت کے سیکرٹری داخلہ روئیداد خان نے ان’ اندرونی عناصر‘ کوجنرل اسلم بیگ قرار دے دیاہے۔ لگتا ہے آج کل بیچارے جنرل اسلم بیگ کے ستارے کچھ گردش میں آئے ہوئے ہیں۔یقینا اس وقت وہ یہی سوچ رہے ہوں گے کہ وہ کیوں اپنا طیارہ لے کر بہاول پورگئے تھے اورجنرل ضیاء کے کہنے کے باوجود ان کے طیارے کی بجائے اپنے طیارے میں واپس آئے تھے ۔ اپنا طیارہ توامریکی سفیربھی لے کر گیا تھا مگر جنرل ضیاء نے اسے اپنے طیارے میں بٹھا لیاتھا۔روئیداد خان بتا رہے تھے اس امریکی سفیر کی بیوی آج تک جنرل اسلم بیگ سے ناراض ہیں ۔یقینا اسی لئے ناراض ہوگی کہ جنرل اسلم بیگ نے اس کے شوہرکو جنرل ضیاء کے طیارے میں بیٹھنے سے روکا کیوں نہیں۔اس وقت حکومتِ پاکستان نے امریکہ کو اس حادثہ کی تحقیقات کرنے کی اجازت نہیں دی تھی،بیچارہ امریکہ اپنے جنرل اور امریکی سفیر کی ہلاکت پر خاموشی سے اجازت کامنتظر رہا ،شایدوہ انتظار ابھی تک جاری ہو۔بہر حال اپنے طور پرامریکہ نے ایک تخریب کاری کی رپورٹ شائع کی تھی جسے واپس لے لیا گیا تھا۔

جنرل اسلم بیگ کا شمار عسکری دانشوروں میں ہوتا ہے انہوں نے اس دانش کے فروغ کے لئے ایک تھینک ٹینک بھی بنا رکھا ہے،پرسوں تک یہ سوچنے والے ٹینک چیف جسٹس آف پاکستان کے بارے میں فکرمند تھے،اب شایدان کے ذہن روئیدادخان پر مرتکز ہوں۔پاکستان کی فوجی تاریخ کایہ حیرت انگیز واقعہ بھی جنرل اسلم بیگ کے ساتھ منسلک ہے کہ ان کی ریٹائرمنٹ سے کچھ ماہ پہلے صدر اسحاق نے نئے آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی تقریری کا باقاعدہ فرمان جاری فرما دیا تھا کہتے ہیں کہ صدر اسحاق کو اس بات کی اطلاع مل گئی تھی کہ جنرل اسلم بیگ اُس تقریر کی تیاری کر رہے ہیں جو یہاں سے شروع ہوتی ہے ”میرے عزیز ہم وطنو“۔سنا ہے انہیں اس بات کا بھی بہت قلق رہا ہے کہ انہوں نے جنرل ضیاء کی ہلاکت کے بعد ٹیلی ویژن پر یہ جملہ کیوں نہیں کہا۔

جنرل ضیاء کی ہلاکت کے وقت بڑے بڑے ماتمی جلسے ہوئے تھے اس کے قبر پر پھول چڑھانے والے بھی بہت تھے۔چھاتی پر ہاتھ رکھ کر یہ کہنے والے سیاست دانوں کی بھی کوئی کمی نہیں تھی کہ میں جنرل ضیا کے مشن کو مکمل کروں گا۔مگر ایک آدھ سال میں مطلع صاف ہو گیا ۔جنرل ضیاء بلکہ کوئی فوجی صدر ایسا نہیں ہے کہ اب جس کی قبر پر کوئی جاتا ہو جس کے لئے کوئی یادگاری ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ۔کسی سیاسی جماعت کے منشور میں اس کا مشن شامل ہو۔ کسی دیوار پر اس کی تصویر موجود ہو۔کسی کتب خانے میں اس کے ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر رکھی گئی ہو۔کسی بڑے آدمی کے ڈرائنگ روم میں ان میں سے کسی کے ساتھ کھینچی ہوئی تصاویر آویزاں ہوں بلکہ ان کا ساتھ دینے والے قوم سے معافیاں مانگتے پھرتے ہیں ۔جنرل پرویز مشرف کو بھی اس وقت سارا منظر نامہ واضح دکھائی دے رہا ہے۔اور مسلسل کوشش میں ہیں کہ کسی طرح اپنا مستقبل بہتر کرلیں مگر لگتا نہیں ہے کہ انہیں وطن میں دفن ہونا بھی نصیب ہو ۔باقی اللہ کارساز ہے ۔کچھ بھی کر سکتا ہے

353 — ملتی جلتی چیز

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-353 | ↑ فہرست

ملتی جلتی چیز

====================

ملتی جلتی چیز

سپریم کورٹ نے جنرل اسلم بیگ اور جنرل درانی کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم جاری کیا، اس حکم کی اساس جنرل اسد درانی کا وہ بیان حلفی ہے جس میں انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف کو رقوم فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ عدالت عالیہ نے شریف برداران کو سزا کیوں نہیں سنائی۔ ایف آئی اے سے تحقیقات کرانے کا حکم کیوں دیا۔ اس پرکمال جرأت مظاہرہ کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کو رحمن ملک کی ایف آئی اے کہہ کر اس سے تحقیقات کرانے سے انکار کر دیا جوعدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، پھر اس سے بڑھ کر جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کالم نگار نے یہاں تک لکھ دیا ہے کہ”سانپ گزر جانے کے بعد لکیر پیٹنے والے کم فہم ، زیاں کاراور سود فراموش خیال کئے جاتے ہیں“۔

چلئے باقی گل افشانیاں رہنے دیتے ہیں صرف اسی سوال پر غور کرتے ہیں کہ عدالت نے شریف برادران کا کیس کس لئے ایف آئی اے کو بھیج دیا ہے۔ میرے خیال میں اس کی وجہ صرف اتنی ہے کہ عدالت قانونی تقاضوں کو پورا کرنا چاہتی ہے مگر اس جرم کے قانونی تقاضے تو بہت خوفناک ہیں۔ ان کے تحت تو ایف آئی ا ے شریف برادران کو گرفتار کرے گی پھر عدالت سے کم ازکم 14 دن کا ریمانڈ لے گی پھر تفتیش کی جائے گی۔ اس رقم کے حوالے سے بھی اور اس کے علاوہ بھی، کچھ وکلا کے خیال میں ان جرائم میں شریف برادران کو طویل قیدِ بامشقت کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے مگر مجھے پورا یقین ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی پوری طرح مسلم لیگ ن کا ساتھ دے گی۔ ایف آئی اے کی تفتیش شریف برادان کو یہ کہہ کر بے گناہ ثابت کردے گی کہ جنرل اسد درانی کا یہ حلفیہ بیان غلط ہے۔ انہوں نے دراصل سفیر بننے کی خواہش میں جنرل نصیر اللہ بابر کے کہنے پر محترمہ بے نظیر بھٹو کوخوش کرنے کیلئے ویسے ہی ایک تحریر لکھ کر دے دی تھی جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں تھا اور جنرل اسد درانی سے تفتیش کرنے کا یا ان کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار ان کے پاس نہیں ہے وہ فوج کا معاملہ ہے۔۔۔ مگر کیوں؟ ایسا کیوں ہوگا؟ آئیے اس کیوں کا جواب ماضی قریب کی سیاسی تاریخ کے تناظر میں تلاش کرتے ہیں۔

جب نواز شریف وزیر اعلیٰ تھے اورمحترمہ بے نظیر بھٹو وزیراعظم تھیں تواس وقت محترمہ سے پوچھا گیا تھا کہ آپ نواز شریف کواپنی مخالفت میں اتنی اہمیت کیوں دے رہی ہیں تو محترمہ نے ہنس کر کہا تھا ”مستقبل کی بہتری کیلئے“۔ جب نواز شریف اور شہباز شریف کا مولانا غفور الوری کے ساتھ کیا ہوا معاہدہ اور چیک کی فوٹو کاپی ڈاکٹر شیر افگن نے قومی اسمبلی میں پیش کی تھی اور سپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی تھی کہ یہ ریفرنس کورٹ کو بھیج دیا جائے تاکہ شریف برادران کو سزا مل سکے تو انہیں بے حد مایوسی کا سامنا کرنا پڑا حتیٰ کہ اس ریفرنس کیلئے انہوں نے وزارت تک سے استعفیٰ دے دیا تھا مگر محترمہ بے نظیر بھٹو اس کام کیلئے تیار نہ ہوئی تھیں (ویسے موجودہ صورت حال میں عمران خان کی طرف سے اس معاہدہ کی کاپی بھی ایف آئی اے کو پہنچ سکتی ہے کیونکہ جرم کبھی مرتا نہیں ہے)

جب نواز شریف نے جیل میںآ صف زرداری سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگی تھی تو انہوں نے فوراً نواز شریف کو معاف کردیا تھاحالانکہ جو کچھ اپنے دورِ اقتدار میں نواز شریف نے کیا تھا وہ قابلِ معافی نہیں تھا۔ پھر لندن میں محترمہ بے نظیر بھٹو اور نوازشریف کے درمیان جو معاملات طے ہوئے انہی کی وجہ سے آصف زرداری کی حکومت آج تک قائم ہے۔ بلکہ نواز شریف نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا اگر کسی نے بھی پیپلز پارٹی کی حکومت گرانے کی کوشش کی تو نواز شریف راستہ کی دیوار ثابت ہوگا اور ہوا۔ پیپلز پارٹی نے بھی ق لیگ کے ساتھ مل کر پنجاب حکومت گرانے کی کوئی کامیاب کوشش جان بوجھ کر ہی نہیں کی وگرنہ یہ کوئی مشکل کام نہیں تھا۔ نواز شریف نے انتخابات میں حصہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے کہنے پر لیا تھا اور ان کی شہادت کے بعد آصف زرداری کے مجبور کرنے پر، وگرنہ وہ تو بائیکاٹ کرچکے تھے۔ جج بحالی کی تحریک میں اس

وقت تک نواز شریف نے کوئی لانگ مارچ وغیرہ نہیں کیا جب تک چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی ریٹائرڈمنٹ کی تاریخ نہیں آئی یعنی تمام تر اختلافات کے باوجود دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کو راستہ دیتی چلی آرہی ہیں۔ آصف زرداری کی حکومت میں شریف برادران کے خلاف کرپشن کے کسی کیس میں بھی کوئی تفتیش نہیں کی گئی۔

عوام دونوں طرف کی کرپشن کو اچھی طرح جانتے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ تو آئندہ انتخابات میں ہوگا جہاں تک ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اس محبت کا تعلق ہے تواسے اقتدار کی نورا کشتی تو نہیں کہنا چاہئے مگر یہ ہے کوئی اسی سے ملتی جلتی چیز۔

منصور آٖفاق

354 — مارشل لا کی آہٹ؟

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-354 | ↑ فہرست

مارشل لا کی آہٹ؟

====================

مارشل لا کی آہٹ؟

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم کامیاب ہو گئے ہیں۔ میں نے اس کامیابی کو سمجھنے کی کوشش کی۔ مختلف دہشت گردی سے جڑے ہوئے معاملات کو دیکھا تومجھے لگا کہ واقعی وہ درست رہے ہیں۔ کیونکہ اس وقت میانوالی کے ایک بہت ہی پسماندہ گائوں میں آیا ہوا ہوں۔ میں اپنی ٹیم کے ساتھ پی ٹی وی کے لئے اپنے لکھے ہوئے ڈرامہ سریل ’’نمک ‘‘ کی ریکارڈنگ کے لئے دریائے سندھ کے کنارے آباد ایک گائوں ’’ککڑاں والا‘‘ میں مقیم ہوں اور یہاں پچھلے اٹھارہ گھنٹوں سے بجلی نہیں گئی۔ یعنی لوڈ شیڈنگ کا عفریت کسی حد تک قابو میں آ چکا ہے۔ پاکستان میں پچھلے تین ماہ سے کسی عورت نے اپنے معصوم بچے کے ساتھ خود کشی نہیں کی۔ یعنی غریبوں کے بچے فاقوں کی حالت سے باہر ہیں۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سوئچ آن کرنے کی کوشش کی گئی تھی وہ بھی ناکام ہو گئی۔ بلوچستان میں حکومتی عمل داری کوئٹہ سے نکل کر ڈیرہ بگٹی تک پھیل چکی ہے۔ کہیں بھی لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج نہیں ہو رہا۔ روپے کی قدر میں بہتری آ گئی ہے۔ میران شاہ پختونخوا کے دوسرے شہروں کی طرح لگ رہا ہے۔ بازار میں روزمرہ کے استعمال کی تمام چیزیں موجود ہیں۔ آٹے کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا۔ ایک سال میں پانچ مرتبہ بدلنے والی پٹرول کی قیمت اپنی جگہ پر کھڑی ہے۔ ٹماٹروں کے سوا باقی سبزیوں کی قیمتیں نارمل ہیں۔ یعنی عدالت گاہوں میں انصاف شروع ہوچکا ہے۔

شکر ہے کہ یہ سارا کچھ جمہوریت میں ہی ہونا شروع ہو گیا ہے۔ توقع تو بہت ہے کہ جمہوریت کا یہ سلسلہ رواں دواں رہے گا۔ ممکن ہے درمیان میں نگران حکومت کادورانیہ تھوڑا سا بڑھ جائے مگر اُس سےیہ فائدہ ہوگاکہ اسمبلیوں میں پہنچنے والے ساٹھ فیصد کرپٹ عناصر الیکشن ہی نہیں لڑ سکیں گے۔ اسی عرصہ میں دہشت گردی سے جڑی ہوئی کرپشن کا مکمل خاتمہ ہوگا۔

جمہوریت بذات خود بری شے نہیں۔ البتہ اس کا برا استعمال ہی اسے برا بناتا ہے۔ خاص طور پریہ پارلیمانی جمہوریت ہمارے مزاج کے مطابق ہرگز نہیں کہ وہ شخص انتخاب جیت جاتا ہے جس نے بیس پچیس فیصد ووٹ لئے ہوتے ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت چل سکتی ہے اگر متناسب نمائندگی کا طریقہ کار رائج کردیا جائے یا پھر صدارتی نظام کی کوئی صورت سامنے آجائے مگر یہ سب کچھ قانونی طور پر سے ہو۔ عدالت عظمی اس کےلئے راستہ نکال سکتی ہے۔

مجھے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے چہرے پر اتنے نقش و نگار بنائے گئے ہیں کہ عوام اس سے بچوں کو ڈرانے کے سوا اور کوئی کام نہیں لے سکتے۔ یہاں جمہوریت کی آنکھوں میں اتنی مرتبہ سلائیاں پھیری گئی ہیں کہ اب وہاں آنکھوں کی جگہ دو ہولناک غار بن گئے ہیں جہاں اندھیرے پرورش پاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ایک مافیا بن گئی جوصرف چند لوگوں کیلئے غیرقانونی طریقے سے مال و دولت جمع کرتی رہی اورجمہوریت کے نام پر چندگروپس میں انتخابی معرکے جاری رہے۔ عوام نےجسے ووٹ دئیے وہ حیرت و پریشانی سے نتائج دیکھتا رہا پھر ڈی چوک پر جاکر دھرنا دے کر بیٹھ گیا مگر ایک سو چھبیس دنوں کا دھرنا بھی ان گروپوں کا کچھ نہ بگاڑ سکا۔ کیونکہ جس طرح جرائم پیشہ لوگوں کے درمیان ایک دوسرے کو قانون سے بچانے کا ایک غیر اعلانیہ معاہدہ ہوتا ہے ان گروپس میں بھی ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میںان گروپوںنے اپنے اپنے علاقے تقسیم کئے ہوئے تھے اور قومی یک جہتی کے خوبصورت لیبل لگاکر لوڈشیڈنگ کا زہر بازار حکومت میں فروخت کرتے رہےیا کہیں بے نظیر انکم سپورٹ کی صورت میں غریب بڑھیا سے اس کی دوائی چھین لی گئی۔ کہیں حجاج کی نیکیا ں چرالی گئیں۔ کہیں جعلی ادویات کی فیکٹریوں سے صحتِ عامہ کی تقسیم کی گئی کہیں بجلی کی چوری سے روشنیوں کو فروغ دیا گیاکہیں مافیاکے میٹرک فیل ممبر سے یونیورسٹیوں میں تعلیم کی ترویج کرائی گئی کہیں اچھے لوگوں کی باقاعدہ ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔ کونسا ایسا اقدام ہے جو اس جمہوری دورمیں اس ملک کی رگ رگ سے خون نچوڑنے کیلئے نہیں کیا گیا۔ انہوں نے تو پتھر بھی نچوڑ کر دیکھے کہ کہیں ان میں بھی کچھ موجود نہ ہو۔ اب انتخابات کا مقامِ سخت و تلخ آگیا ہے۔ ہر گروپ کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ علاقہ اس کی جاگیر میں آئے مگر چونکہ عدالتوں میں انصاف ہونا شروع ہو گیا ہے اس لئے توقع کی جارہی ہے کہ بہت جلد ان گروپوں سے عوام کو نجات مل جائے گی۔ اب ہر علاقے کے جیتنے والے امیدوار کے ہاتھ میں جمہوریت کٹھ پتلی نہیں بنے گی بلکہ وہ سامنے آئیں گے جن میں کچھ کرنے کی اہلیت ہوگی۔ اب یہ نہیں ہو گا کہ گیہوں بیچنے والے یا سبزیوں اور گوشت کے تاجر اسمبلیوں میں قانون سازی کےلئے تشریف لے جائیں۔ بنک لوٹنے والے بنکوں کے سربراہ بن جائیں۔

مجھےجس بات کا خدشہ اپنی تاریخ کودیکھ کر ہوتا ہے وہی خوف پھر میرے دامن سے لپٹ رہا ہے کہ احتساب کے نام پر کہیں جمہوریت کا پھر مکمل طور پر خاتمہ نہ ہوجائے۔ عمران خان بھی اس منظر کی طرف پریشان کن نظروں سے دیکھ رہے ہیں اور وہ کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لینےوالوں میں سے بھی نہیں ہیں وہ سوچ رہے ہیں کہ اگرجمہوریت کی خاطر مجھے اپنی جان بھی قربان کرنا پڑ گئی تو مجھے اس سےبھی دریغ نہیں کرنا چاہئے۔ اسٹیبلشمنٹ کو میرا مشورہ ہےکہ احتساب ہو اُس سے کوئی انکار نہیں مگر آئین کے دائرے سےکسی نے بھی باہر نکلنے کی کوشش کی تو یہ بہت خطرناک قدم ہوگا۔ تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی اور نون لیگ تینوں ایک جگہ کھڑی ہوں گی۔ قوم کسی حالت میں بھی کوئی مارشل لا قبول نہیں کرے گی۔

355 — کھچڑی پک رہی ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-355 | ↑ فہرست

کھچڑی پک رہی ہے

====================

کھچڑی پک رہی ہے

شہر ِ اقتدار میں بارش اندر اور باہر دونوں جگہوں پر جاری ہے۔غیرتِ مریم سے بھری ہوئی فضا ملول ہے ۔ شریف النفس سڑکیں رنجیدہ ہیں ۔صادق پارلیمنٹ پژمردہ پڑی ہے۔(یہاں صادق کا لفظ صادق و امین کی وجہ سے نہیں ایاز صادق کی وجہ سے آیا ہے )صدر ہائوس پر ملال کی نئی چادر چڑھادی گئی ہے۔اگرچہ نواز شریف کو نا اہل ہوئے بہت دن ہوچکے ہیں مگرپرائم منسٹر ہائوس کی دیواروں پر اداسی بال کھولے سورہی ہے۔سارا شہرکسی کے دل میں سائیں سائیں کر رہا ہے ۔سوشل میڈیا کی ویڈیوز میں یہ مناظر صاف نظر آتے ہیں۔ان ویڈیوز نے بڑے بڑے کارنامے سرانجام دئیے ہیں ۔لندن میں بیٹھے ہوئے ایک شخص کی ویڈیوکو دیکھ کرایم کیو ایم کی رکن صوبائی اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کرلی تھی کہ میں پاکستان کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کرتی ۔چند روز پہلے خوداس کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں اس نےایم کیو ایم کے ایک رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کو کھری کھری سنادیں ۔

اس ویڈیو سے دو تین روز پہلے سلمان مجاہد کی دھمکیوں بھری ایک آڈیو سامنے آئی تھی۔ایم کیو ایم نے سلمان مجاہد کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔سننے میں آ رہا ہےکہ ارم عظیم فاروقی کے بعد وہ بھی اب عمران خان کے قافلے میں شامل ہونے والا ہے ۔ویڈیو سے یاد آیاکہ کچھ عرصہ پہلے قندیل بلوچ اور مفتی عبدالقوی کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی ۔اس کے قتل کی سازش میں مفتی عبدالقوی کا نام سامنے آیا مقدمہ چلا اور کچھ روز پہلے جب مفتی عبدالقوی کی ضمانت خارج ہوئی تو وہ مفرور ہونے میں کامیاب ہوئے مگر اگلے ناکے پھر گرفتار ہوگئے ۔ پاکستانی سیاست دانوں کی نقل کرتے ہوئے مفتی صاحب گرفتار ہوتے ہی بیمار ہوگئے ۔ٹیسٹ پر ٹیسٹ کئے گئے مگر سب درست نکلے ۔ ملتان کا مشہور سوہن حلوہ مفتی عبدالقوی کی خاندانی پرو ڈکٹ ہے ۔ آج میں بھی شعیب بن عزیز ، شفقت علی رضا اور ندیم بھابھہ کے ساتھ ملتان میں ہوں اور ابھی اُس حلوے سے محفوظ ہوں۔آج خالد مسعود خان نے ملتان ٹی ہائوس میں میرے ساتھ ایک شام کا اہتمام کررکھا ہے جس کی صدارت زاہد سلیم گوندل کریں گے اور مہمان خصوصی ڈاکٹر صغری صدف ہونگی ۔یہ دونوں شخصیتیں مجھے اور اہل ملتان کو بہت محبوب ہیں ۔قندیل بلوچ نے عذیر بلوچ کی یاد دلا دی ہے ۔عذیر بلوچ کے ذکر پر پرویز مشرف کے آصف زرداری پر لگائے گئے الزامات یاد آگئے ہیں ۔کہتے ہیں آصف علی زرداری بھی بلوچ ہیں ۔

پیپلز پارٹی کےنامی گرامی وکیل جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جگمگاتی پھر رہی ہے وہ مشہور اور خوبرو منی لانڈرنگ کرنے والی ماڈل کی رہائی کےلئے تو عدالت میں پہنچ جاتے ہیں نجانے کیوں پرویز مشرف کے خلاف عدالت میں نہیں گئے ۔ حالانکہ پرویز مشرف نے تو محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ مرتضی بھٹو کے قتل کا الزام بھی آصف علی زرداری پر لگایا ہے۔آصف علی زرداری نے بھی پہلی مرتبہ شریف فیملی کے کڑے احتساب کا مطالبہ کیا ہے ۔خود کو سب پہ بھاری کہلوانے والے ڈاکٹر عاصم کے پیرو مرشد اور ادی کے کھلے دل والے بھائی فرمارہے ہیں کہ شریف فیملی کا وی آئی پی احتساب ختم کیا جائے ۔واقفان ِ حال جانتے ہیں کہ چند روز پہلے آصف علی زرداری نے کسی کو پیغام بھجوایا تھا کہ ادی ،عاصم اور مجھے کچھ نہ کہا جائے تو پیپلز پارٹی ہر طرح کے غیر آئینی اقدام کی مکمل طور پر حمایت کرے گی ۔اب وہ یہ سوچ رہے ہیں معلوم نہیں خط چکلالہ پہنچابھی ہے کہ نہیں کیونکہ خط پر مفتی محمود کی تصویر والا ٹکٹ چسپاں کیا گیا تھا۔چلو آپ کو ایک اور بات بھی بتا دیتا ہوں کہ سودے بازیوں کی سر توڑ کوشش کرنے والے زرداری کی مٹھی سے دوتین چار اورموتی گرنے والے ہیں۔ موتیوں کا تعلق پانچ دریائوں کی سرزمین سے ہوگا پتہ نہیں یہ موتی کس کس کونے سے گریں ۔ندیم افضل چن تو اپنے عہدےسے مستعفی بھی ہوچکے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کو بھی کئی دوست پیپلز پارٹی چھوڑنے کا مشورہ دے چکے ہیں مگر وہ ابھی تک اپنی جگہ پر کھڑے ہیں ۔مسلم لیگ نون کی کچی پکی جماعت کے سارے رہنمائوں نے عدلیہ کے خلاف ایک بیانیہ تیار کر رکھا ہے یہ دنیا کی انوکھی پریپ کلاس ہے جس میں بوڑھے بھی ہیں جوان بھی ہیں بہر حال کوایجوکیشن ہونے کے سبب یہ کلاس ہے کافی پُر لطف ۔اس پریپ کلاس کے ریٹائرڈ ہیڈماسٹر نے تازہ بیان یہ دیا ہے کہ پاکستان میں انصاف کا قتل ہورہا ہے ۔یہ بیان لندن سے جاری ہوا ہے وہ کہیں ٹہلتے ٹہلتے اُس داغ دار کے پاس پہنچ گئے ہوں گے جو صبح ہوتے ہی ڈوب جاتا ہے ۔کچھ ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد ہلکی ہلکی آنچ پہ تیار ہونے والی کھچڑی کے نیچے آگ کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔شعلے دیگچی کےاوپر تک پہنچ رہے ہیں ۔دال گل چکی ہے اور اس میں جو کالا کالا تھا وہ ابھر کر سامنے آ چکا ہے ۔یعنی چاولوں کی سفیدی پر کالے کالے داغ نمایاں ہو چکے ہیں ۔ہمارے علاقے میں چاول یا تو کسی کی مرگ پر پکاتے ہیں یا خوشی کے موقع پر ۔مگر ہمیں اس سے کیا بقول غالب۔۔ایک ہنگامے پہ موقوف ہے گھر کی رونق ۔ ۔نغمہ ء شادی نہ سہی نوحہ ء غم ہی سہی ۔۔

میرے سرائیکی بھائی ریاض پیرزادہ ترکش سے سارے تیر نکال کر اسلام آباد کے مورچہ میں بیٹھ گئے ہیں ۔انہیں کمک پہنچانے کےلئے چوہدری نثار اور شہباز شریف میں گزشتہ روز ایک تفصیلی ملاقات ہوئی ہے ۔اس کی اطلاع شیخ رشید نے میڈیا کودی ہے ۔یہ پیشین گوئی بھی شاید وہ پہلے کرچکے تھے جس کا مظاہرہ دو روز پہلے مارگلہ روڈ پر ایک صوبہ کے گورنر کی تذلیل کی صورت میں دیکھا گیا ۔ بے عزتی سے یاد آیا کہ کوئی دو ہفتے پہلے وزیر داخلہ کو رینجرز نے روک لیا تھا اس کے بعدوہ ایسے رکےبلکہ داخلہ کے میدان سے نکل کر معاشیات میں آ گئے ۔ان دنوں ان کے سارے ارشادات داخلی نہیں معاشی ہوتے ہیں اس سارے منظر میں جہاں ریل کےکانٹے بدل رہے ہیں وہا ں میں کندیاں جنکشن پر کھڑے ہوکے یہ باتیں سوچ رہا ہوں کہ میرے اسلام آباد پہنچنے تک کیا کھچڑی تیار ہوچکی ہوگی ۔ویسے کھچڑی کی خوشبو کندیاں کے اسٹیشن تک پہنچی ہوئی ہے۔

356 — فتح مبین

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-356 | ↑ فہرست

فتح مبین

====================

منصور آفاق

فتح مبین ...لاہور کی نون گاہ میں کسی مردہ شمشان گاہ کاسکوت پھیل گیا ہے ۔مینارِ پاکستان کی نوک پر رکھا ہواتختِ لاہور دھڑام سے نیچے آپڑا ہے۔شکر ہےکفر ٹوٹا خدا خدا کرکے ۔آسمان کو زمین پر رحم آ گیا ہے۔سورج افق سے نکل پڑا ہے ۔کرپشن کو کریش کرتا ہوااقتدار نیند سے چونک کے اٹھا ہے ۔آنکھیں ملتا ہوا جاتی امرا اور لاڑکانہ سے نکل کرمیانوالی میں میرے پڑوس تک پہنچ گیاہے ۔میں اس وقت میانوالی میںہوں اورپاکستان کے ساتھ مل کر جشن منارہا ہوں۔ مگر عمران خان کی گردن ذمہ داری کے بوجھ سے جھکی ہوئی ہے ۔یقینااُن کا اصل امتحان اب شروع ہواہے۔اِس تباہ حال پاکستان کو ایک ترقی یافتہ پاکستان میں تبدیل کرنا قطعاًکوئی آسان ٹاسک نہیں ۔(اک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو۔میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا)۔یقیناً وہ روشنی اور خوشبو کی اُس بستی تک ضرور پہنچ جائے گا۔جو جنت نشاں ہے۔اب دنیا بھر سے صاحبان ِعلم وہنر پاکستان آئیں گے ۔اب دانش کے پرندے ملکِ خداداد سے ہجرت نہیں کیا کریں گے۔

اِس وقت ایک نئے پاکستان کا پھریرا لہراتاہوا میانوالی ،میراہم رقص ہے ۔عظیم منزل کے درو دیوار سے روشنی پھوٹ رہی ہے۔عظیم منزل عمران خان کا آبائی گھر ہے۔ وہاں ان کے ناراض چچا زاد بھائی رہتے ہیں ۔اُن کو بھی منانے کا وقت آگیا ہے۔عمران خان نے جب

میانوالی سے پہلی بار الیکشن لڑا تھا تو انہیں صرف اٹھارہ ہزار ووٹ ملے تھے پہلا الیکشن تھا عمران خان کا پیغام صحیح طور پر لوگوں تک نہیں پہنچ سکا تھامگراس کے بعد وہ میانوالی سے کبھی نہیں ہارے۔ ،اس مرتبہ تو پی ٹی آئی نےکوئی ایک سیٹ بھی نہیں ہاری بلکہ سب سے زیادہ لیڈ میانوالی میں پی ٹی آئی کے امیدوار وں کو ملی ۔اسی ہزار اور نوے ہزار کی لیڈ شاید ہی کسی امیدوارکے نصیب میں آئی ہو۔عوام نے عمران خان پر لگائے گئے تمام الزامات کو رد کردیا ہے ۔سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور ریحام خان کے گھٹیا الزامات کوگندگی قرار دے کر راستے سے ہٹا دیا ۔ہر چند کے راہ میں بے شمار رکاوٹیں کھڑی کی گئیں مگر عوام نے ہرر کاوٹ کوپائوں کی ٹھوکر سے گرادیا اورنئی صبح کی طرف بڑھتے چلے گئے اور آخر کار فتح مبین تک پہنچ گئے

۔وہ وقت آگیا ہے جب پاکستان کے ہر بے زمین شخص کو پانچ مرلے زمین دی جائے گی۔جب بے گھروں کو پچاس لاکھ گھر بنا کر دئیے جائیں گے ۔جب ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا ۔جب کسانوں کی خوشحالی کے لئے زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے گی۔جب سرائیکی صوبے کا قیام عمل میں آئے گا ۔جب ڈیم بنائے جائیں گے ۔جب ڈالر کے مقابلے میں روپے کو استحکام حاصل ہوگا۔جب پاکستانی پاسپورٹ دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا ،جب پاکستانی قوم کا لوٹا ہوا سرمایہ واپس وطن میں آئے گا ۔ماڈل ٹائون کے چودہ شہیدوں کو انصاف ملنے کا موسم آ گیا ہے ۔

اب اختیارات اور فیصلہ سازی کو گائوں کی سطح تک پہنچانے کا وقت بھی قریب ہے۔برابری کی سطح پر بھارت سے امن مذاکرات ہونگے ۔اب ایک غیر ت مند خارجہ پالیسی کے تحت دنیا میں جیا جائے گا۔اب عدالتیں فوری انصاف دیں گی۔ بے رحما نہ احتساب ہوگا ۔لٹیروں سے ستر سالوں کا حساب لیا جائے گا۔ ہر دولت مند کو ثابت کرنا پڑے گا کہ اُس کی دولت کہاں سے آئی ہے ۔نیب کاکام برق رفتار ہونے والا ہے ۔اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے کی ورکنگ میں فوری طور پر بہت زیادہ اضافہ ہونے والا ہے لیکن یہ طے ہے کہ کسی سے انتقام نہیں لیا جائے گا ۔صرف انصاف ہوگا انصاف۔تحریک انصاف اپنے کہےکی لاج رکھے گی۔

بے شک عمران خان کےراستے میں رکاوٹیں بھی کچھ کم نہیں ۔ (میں بڑا ہوں مری مشکل بھی بڑی ہونی تھی) تیس سال سے جو کرپٹ عناصر اس نظام کے رگ و پے میں کینسر کی طرح اترے ہوئے ہیں انہیں جڑوں سے نکالناہے ۔افواجِ پاکستان کے سوا کوئی اور ادارہ ایسا نہیں جہاں مکمل صفائی کی ضرورت نہ ہو ۔پولیس ، لینڈ رجسٹریشن ، صحت، تعلیم، ٹیکس ،ریلوے ،بجلی اورگیس کے ادارے مکمل طور پر تباہ حال ہیں ۔سی ڈی اے ،ایل ڈی اے وغیرہ وغیرہ کوکرپشن کی ایسی مشینیں بنادیا گیاہے جو صرف نوٹ اگلتی ہیں ۔پی آئی اے سے پی ٹی وی تک سفید ہاتھی بنا دئیے گئے۔ پی ٹی وی لاہور پر 47پروڈیوسرز ہیں مگر کام صرف چار پانچ کرتے ہیں ۔ ہر جگہ سوئی میں دھاگہ ڈالنے کے کام پر اندھوں کی ڈیوٹی لگی ہوئی ہے ۔پہلا کام یہی ہے کہ اس خستہ بدن ملک کو گدھوں سے نجات دلائی جائے ۔اس کے زخموں کو پوری دیانت داری سے رفوکیا جائے ۔وہ اقتدار جسے ظلم نے پروان چڑھایا ، جس کی مہنگائی نے تربیت کی۔ جو ناانصافیوں میں جوان ہوا، (اُس اجتماعی کرپشن کی آغوش میں پلے ہوئے اقتدار کو گناہوں کی دلدل سے نکالا جائے۔

یقین کیجئے پاکستان کو عراق اور شام بنانے والوں کے گھروں میں صفِ ماتم بچھی ہوئی ہے ۔بھارتی میڈیاکی نوحہ خوانی کی رندھی ہوئی آواز میں درد بڑھتا جارہا ہے۔ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے نمائندوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے ۔اچکزئی کی اُچک زدگی زمین بوس ہوگئی۔ باچا خان کے پوتے کو دادا کی قبر پر سراج الحق کو مولانا مودودی کے مزار پرفاتحہ خوانی کی ضرورت محسوس ہورہی ہے۔ آصف زرداری کا وزیر اعظم بننے کاخواب بھی کرچی کرچی ہوکر گلی گلی میں بکھر چکا ہے۔کراچی نے بھی انہیں مسترد کر دیا ہے ۔

ووٹ کی طاقت سےنواز شریف کو اڈیالہ جیل سے نکالنے کی شہباز شریف کی خواہش بھی حسرت میں بدل گئی ہے ۔شہزادی کی آنکھیں بھر آئی ہیں ۔نواز شریف کے بیانیہ کو قوم نے اٹھا کر ڈسٹ بن میں پھینک دیا ہے ۔پی ٹی آئی کے سونامی میں سب کچھ بہہ گیاہے ۔ بلند و بالا ایوان ،یہ وسیع و عریض محل، یہ آراستہ و پیراستہ ولاز، یہ چمکتی دمکتی گاڑیاں ، یہ زرق برق لباس ، یہ سونے اور چاندی کے ڈھیر،یہ لوٹ مار کی جمع کی ہوئی دولت کوئی چیز عمران خان کے سونامی کے سامنے کھڑی نہیں ہو سکی۔عمران خان تو اقبال کے اُس شاہین کا نام ہے جس کی فطرت میں ذخیرہ اندوزی نہیں ۔جسے جاتی امرااور سرے محل تو کجازمین پرکارِ آشیاں بندی بھی چوہوں کا کام لگتاہے جس کا نشیمن وزیر اعظم ہائوس کی عمارت نہیں غریبوں کے مکان ہیں و ہ آخری سانس تک عالمی بینکوں سے زندگی کی خیرات نہیں مانگنے والا ۔پلٹنا،جھپٹنا،جھپٹ کر پلٹنا ،جس کے لئے لہو گرم رکھنے کا بس اک بہانہ ہے۔ جوکسی امریکہ سے کبھی اپنی غیرت کا سودا نہیں کر سکتا۔جو زمین پرپرواز سے تھک کرکبھی نہیں گرا۔جس کی درویشی میں کوئی عیاری نہیں ۔جس کی قلندری میں کوئی انتہاپسندی چھپی ہوئی نہیں ۔یقیناََکسی شخص کی دشمنی یا دوستی انہیں اس بات پر مجبورنہیں کر سکتی کہ وہ عدل کا دامن ہاتھ سےچھوڑ دیں ۔وہ ان شاءاللہ انصاف پر مبنی ایک آزاد معاشرے کی تشکیل میں بہت جلد کامیاب ہوجائیں گے ۔ قوم نے اپنے کاندھوں پراُٹھایا ہوا عمران خان پر اعتماد کے قرض کا بوجھ واپس عمران خان کو سونپ دیا ہے اس یقین کے ساتھ کہ وہ کبھی اپنی قوم کو فروخت نہیں کرے گا۔

357 — محمد بشیر کے فیصلے کا مکمل متن

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-357 | ↑ فہرست

⚠️ چیک نوٹ: یہ اندراج عام کالم نہیں ہے — عدالتی فیصلے کا مکمل متن۔ پوری کتاب/ناول/فیصلہ اس کتاب میں شامل کرنا کتاب کا حجم بگاڑ دیتا ہے، اس لیے یہاں اس کا آغاز اور خلاصہ دیا گیا ہے۔ مکمل متن الگ کتاب کے طور پر mansoorafaq.net پر لگایا جائے۔

محمد بشیر کے فیصلے کا مکمل متن

====================

ایون فیلڈ ریفرنس

بعدالت جناب محمد بشیر ، جج احتساب عدالت اسلام آباد

)A ،17 ، 17Aریفرنس نمبر 2017/20 (ایون فیلڈ اپارٹمنٹس نمبر 16 ، 16

سرکار بنامx

میاں محمد نواز شریف ولد میاں محمد شریف ، عمر 69 سال ، سکنہ )1(

شمیم فارمز ، جاتی امراء ، رائیونڈ لاہور

مریم نواز (مریم صفدر) دختر میاں محمد نواز شریف ، عمر 43 سال ، )2( سکنہ شمیم فارمز ، جاتی امراء ، رائیونڈ لاہور

کیپٹن (ر) محمد صفدر ولد محمد اسحاق ، عمر تقریباً 54 سال ، سکنہ )3( سکنہ شمیم فارمز ، جاتی امراء ، رائیونڈ لاہور

حسین نواز شریف ولد میاں محمد نواز شریف ، عمر تقریباً 45 سال ، )4( )سکنہ شمیم فارمز ، جاتی امراء ، رائیونڈ لاہور (مفرور ملزم

حسن نواز ولد میاں محمد نواز شریف ، عمر تقریباً 41 سال ے سکنہ )5( )شمیم فارمز ، جاتی امراء ، رائیونڈ لاہور (مفرور ملزم

فیصلہ

استغاثہ کا موقف حسب ذیل ہے

اور نیب آرڈیننس 1999 کی )g(مقدمہ کے حقائق یہ ہیں کہ زیر دفعہ 18 کو ساتھ ملا کر پڑھا جائے) کے تحت مندرجہ بالا پانچ ملزمان ( )d(دفعہ 24 کے خلاف عبوری ریفرنس دائل کیا گیا۔ ان ملزمان میں سے دو حسین نواز

اور حسن نواز سمن ، وارنٹ کے اجراء کے باوجود عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے جس پر انہیں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 ، 88 کے تحت

اشتہاری قرار دیا گیا۔ اس حوالے سے تمام تقاضے پورے کرنے کے بعد ان

دو ملزمان کو مقدمے میں مفرور ؍ اشتہاری قرار دیا گیا۔

مبینہ طور پر ’’پانامہ پیپرز‘‘ پانامہ کی لاء فرم موسیک فونسیکا کے 2- ریکارڈ سے منظر عام پر آئے جن میں میاں نواز شریف ، مریم صفدر (نواز) ، کیپٹن (ر) محمد صفدر ، حسین نواز اور حسن نواز پر آف شور کمپنیوں کے ساتھ مبینہ تعلق کا الزام سامنے آیا۔ یہ معاملہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اٹھایا گیا۔ سپریم کورٹ میں کیس کی کارروائی کے دوران ملزمان نے اپنے اپنے موقف ، خطوط اور دیگر دستاویزات پیش کیں۔

معزز عدالت عظم ٰی نے سوالات تیار کئے اور معاملے کی ٓ تحقیقات ، 3- شواہد اکٹھے کرنے کیلئے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے ائی ٹی) تشکیل دی ۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو ایک متفرق درخواست سی ایم اے نمبر 2939 4- سال 2017ء (آئینی پٹیشن نمبر 2016/29 وغیرہ میں) میں 5 جولائی 2017ء کو تحقیقات سے متعلق ضابط فوجداری 1898 ، نیب آرڈیننس 1999 ء اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ایکٹ 1975ء کے تحت تمام اختیارات دئیے

گئے ۔

جے آئی ٹی نے تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان 5- کو 12 والیمز کی صورت میں پیش کی۔

معزز عدالت عظم ٰی نے نیب کو چھ ہفتوں میں ملزمان کے خلاف ایون 6- واقع ایون فیلڈ ہائوس ، پارک لین A ،17 ، 17Aفیلڈ فلیٹس نمبر 16 ، 16 لندن سے متعلق جے آئی ٹی کی جانب سے اکٹھے اور پیش کئے گئے شواہد کی روشنی میں ریفرنس تیار اور دائر کرنے کا حکم دیا اور یہ بھی ہدایت کی کہ اگر ایف آئی اے اور نیب کے پاس بھی ان فلیٹس سے متعلق کوئی

شواہد ہوں تو انہیں بھی شامل کیا جائے۔ مدعا علیہ نمبر 1 میاں نواز شریف ،

مدعا علیہ نمبر 6 مریم نواز شریف (مریم صفدر) ، مدعا علیہ 7 حسین نواز شریف ، مدعا علیہ 8 حسن نواز شریف اور مدعا علیہ 9 کیپٹن (ر) محمد

واقع ایون A ،17 ، 17Aصفدر کے خلاف ایون فیلڈ فلیٹس نمبر 16 ، 16 فیلڈ ہائوس ، پارک لین لندن جائیداد کے سلسلے میں ریفرنس کی تیاری اور

دائر کرتے وقت پہلے کی جانیوالی تحقیقات کے دوران اکٹھے کئے گئے شواہد کو بھی مدنظر رکھا جائے۔

نیب آمدن سے زائد اس جائیداد (فلیٹس) کے حصول کے سلسلے میں )e( مدعاعلیہ نمبر 1 ، 6 ، 7 ، 8 اور 10 کے ساتھ بالواسطہ یا بلا واسطہ

معاونت فراہم کرنے پر شیخ سعید ، موس ٰی غنی ، کاشف مسعود قاضی ، جاوید کیانی اور سعید احمد سمیت دیگر تمام افراد کو کارروائی میں شامل

… مکمل متن الگ اشاعت میں — عدالتی فیصلے کا مکمل متن …

358 — وزیر اعلیٰ پنجاب ۔فواد چوہدری

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-358 | ↑ فہرست

وزیر اعلیٰ پنجاب ۔فواد چوہدری

====================

منصور آفاق

وزیر اعلیٰ پنجاب ۔فواد چوہدری ....عمران خان کی تقریرنئے پاکستان کا منظر نامہ تھی مگر اُس تقریر کے تناظر میں کئی فوری پل صراط بھی اُن کے راستے میں کھڑےہیں ۔مثال کے طور پر یہ فیصلہ کہ وزیراعلیٰ پنجاب علیم خان ہوں یا فواد چوہدری۔بے شک علیم خان نےبہت محنت کی ہے۔ پارٹی پر بہت پیسہ بھی خرچ کیا ہے مگر نیب کی انکوائریز کی موجودگی میں انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کیسے بنایا جا سکتا ہے۔پھرپاناما لیکس میں بھی اُن کا نام شامل ہے ۔عوام توقع کررہے ہیں کہ پاناما لیکس میں نواز شریف کے علاوہ بھی جن لوگوں کا نام آیا ہے عمران خان اُن سے اِ س ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لیں گے۔لوگ کہتے ہیں کہ لاہور میں پی ٹی آئی کو بھرپور فتح نہ حاصل ہونے کا سبب بھی علیم خان ہیں ۔

این اے 123پرمہر واجدعظیم کی شکست اورپی پی 145 پر ملک آصف جاوید کی شکست کا تومیں چشم دید گواہ ہوں کہ یہ دونوں شکستیں شعیب صدیقی اور علیم خان کی وجہ سے ہوئی ہیں ۔ایک آزاد امیدوار بیٹھانے کامعاملہ اور نون لیگ کے ایک پورے گروپ کو پی ٹی آئی میں شامل کرنے کا معاملہ اسد عمر بھی جانتے ہیں اورعون چوہدری بھی ۔ہارون الرشید نےاس سلسلے میں پی ٹی آئی کی تمام اہم شخصیات کو میسجز بھی کئے تھے ۔چلیں چھوٹی موٹی غلطیاں تو ہوتی رہتی ہیں مگرعلیم خان پہلے اپنے آپ کومکمل طور پر تمام مقدمات سے کلیئر کرائیں اُسکے بعد انہیں اُنکی خواہش کے مطابق عہدہ دیا جاسکتا ہے مگر ابھی ایسا ممکن نہیں ۔خان صاحب نئے پاکستان کا آغاز اِس غلط فیصلے سے نہیں کر سکتے ۔

اب آتے ہیں فواد چوہدری کی طرف۔ وہ ہنوزجوان بھی ہیں اورشباب بھی بے داغ ہے یعنی کسی طرح کا کوئی الزام بھی نہیں ہے ۔ضرب بھی کاری لگاتے ہیں ۔جیسی ضلع جہلم میں لگائی ۔کلین سویپ فتح حاصل کی۔میرے خیال میں فواد چوہدری میں پنجاب میں تبدیلی لانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے ۔کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ فواد چوہدری ابھی نوجوان ہیں تو وہ اتنے نوجوان بھی نہیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو جب وزیر اعظم بنی تھیں تو اُن کی عمراس وقت فوادچوہدری سے بھی کم نہیں تھی ۔نواز شریف بھی جب پہلی بار وزیر اعلیٰ پنجاب بنے تھے تو اُس وقت فواد چوہدری سے عمر میں چھوٹے تھے ۔

فواد چوہدری کا خاندان بھی قیام پاکستان سے سیاست میں ہے انکے داداچوہدری اویس 1951ءمیں ون یونٹ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے انکے تایا چوہدری الطاف حسین دو مرتبہ گورنر پنجاب رہے ۔کئی بار پارلیمنٹ کے رکن رہے ۔انہوں نے93ء کے سیاسی بحران میں بھی ڈٹ کر نواز شریف کی سیاست کا مقابلہ کیا تھا۔ جسٹس چوہدری افتخار بھی اُنکے چچا تھے ۔میرے خیال میں فواد چوہدری ہی پنجاب میں شریف فیملی کی سیاست کا بھر پور مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ عدلیہ اور وکلا پر اُنکے اثرات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ہارنے والوں کی احتجاجی سیاست کا گڑھ پنجاب ہی ہونا ہے اُن سے کسی طرح نبرد آزما ہونا ہے ۔یہ فواد چوہدری اچھی طرح جانتے ہیں ۔وہ عمران خان کے وژن کے مطابق پنجاب کو نئے پاکستان میں ڈھال کر دکھانے کا کرشمہ دکھا سکتے ہیں۔

اب تھوڑی سی ہارے ہوئے امیدواروں سے متعلق بھی بات کر لی جائے ۔مولانا فضل الرحمن کی آل پارٹیز کانفرنس میں ہارے ہوئے امیدواروں نے حلف نہ اٹھائے کا اعلان کیا ہے ۔وہاں جیتے ہوئے امیدواروں میں سے ایک شہباز شریف تھے انہوں نے اِس سلسلے میں معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ میں اپنی پارٹی کے مشورے کے بغیر نہیں کر سکتا ۔نون لیگ کے لوگوں کے علاوہ وہاں ایم ایم اے کے سراج الحق، میاں اسلم ، اکرم درانی،لیاقت بلوچ ،شاہ اویس نورانی ،ساجد نقوی۔ اے این پی کے اسفند یار ولی، غلام احمد بلور ۔

پختون خوا ملی پارٹی کے محمود اچکزئی ۔نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو۔قومی وطن پارٹی کےآفتاب شیر پائو، پی ایس پی کے مصطفےٰ کمال اور ایم کیو ایم کےفاروق ستارموجود تھے۔فاروق ستار نے بھی کہا ہےکہ ’’مجھےاس بات کا علم نہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار کر چکی ہے ۔یعنی وہ بھی غلطی سے وہاں پہنچ گئے تھے ۔مولانا فضل الرحمن نے جمعرات کے روز آ صف زرداری سے تین مرتبہ رابطہ کیا کہ پیپلز پارٹی بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرےمگر ناکام رہے۔

انہوں نے ہم خیال پارٹیوں سے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی سے کوئی توقع نہ رکھیں ۔اسفند یارولی، شہباز شریف سے مطمئن نہیں تھے ۔انہوں نے ان سے کہا کہ وہ یا تو احتجاج کریں یا اپوزیشن کریں ۔انہوںنےدبے لفظوں میں یہ بھی کہا کہ جلد یا بدیرانہیں اپنے بھائی اوربھتیجی کے پاس اڈیالہ جیل جانا ہی ہے ۔قانون آپ کے تعاقب میں ہتھکڑیاں لے کر دوڑ رہا ہے ۔ہارے ہوئوں نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئےنئے انتخابات کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔

حیرت انگیز بات ہے کہ باون نیوز چینلز کے کیمروں کی موجودگی میں دھاندلی ہوئی اور ایک کیمرہ بھی Captureنہ کر سکا۔سوشل میڈیا پر جو دھاندلی کی ویڈیو چلائی گئی وہ دوہزار تیرہ کے انتخابات کی ثابت ہوئی ۔چلانے والے گرفتار ہونیوالے ہیں

سیدھی سی بات ہے کہ ہارنے والے کوئی دھاندلی کا ثبوت پیش کریں اور حلقہ کھلوا لیں بلکہ عمران خان نے تو حلقہ کھلوانے کیلئے دھاندلی کے ثبوت کو بھی ضروری قرار نہیں دیامگر آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ بین السطور یہی کہہ رہا ہے کہ جب تک مولانا فضل الرحمن ، سراج الحق، محمود اچکزئی اور اسفند یار ولی الیکشن جیت نہیں جاتے الیکشن بار بار کرائے جائیں ۔

یہ جو پارٹیوں کے سربراہ ہارے ہیں انہیں چاہئے تو یہ تھا کہ فوری طور پر پارٹیوں کی سربراہی چھوڑ دیتے ۔حیران ہوں اُن پر جن کے پاس دھاندلی کا معمولی سا ثبوت بھی نہیں ہےاور دوبارہ انتخابات کا راگ الاپ رہے ہیں جیسے اکثر بچے کھیل ہارنے پر دوبارہ دوبارہ کاشور مچانے لگتے ہیں ۔چاہتے ہیں کہ دوبارہ ہوں مقابل عشاق ۔ ’کھیل بچوں کا ہوا ‘ کوئی چنائو نہ ہوا

سب سے زیادہ حیرت محمود اچکزئی پر ہورہی ہے انہوں نے ہارنے کے بعد کوئٹہ میں باقاعدہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے ۔’’عوام نے ہمیں مسترد کردیا ہے ہم عوامی فیصلہ قبول کرتے ہیں ‘‘۔پھر کہا کہ ’’میرے حلقہ ء انتخاب میں دس بارہ پولنگ بوتھ کھول دیئے جائیں تو میں مطمئن ہو جائوں گا ‘‘وہ بھی مولا نا فضل الرحمن کی کہانی میں آ گئے ۔غلام احمد بلورنے بھی ایسی ہی بات کی تھی اسفند ولی یار انہیں بھی مجبور کر کے اپنے ساتھ اِس کانفرنس میں لے آئے ۔

آدمی کچھ دیرتو اپنے کہے کا پاس رکھتا ہے ۔نواز شریف نےبھی اڈیالہ جیل سے بڑی دکھ بھری آواز میں کہا ہے کہ ’’الیکشن چوری کرلیا گیا ہے ‘‘ بے شک الیکشن چوری کر لیا گیا ہے مگر یہ چوری کسی اور نے نہیں اِس ملک کے عوام نے کی ہے ۔آپ نے ان کی دولت چوری کی تھی انہوں نے آپ کا الیکشن چرا لیا ہے۔نواز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر قائم ہیں مگر عوام نے انکا بیانیہ مسترد کر دیا ہے۔

Mansoor afaq

(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

https://jang.com.pk/news/527580

359 — عمران حکومت میں نواز کی حکمرانی

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-359 | ↑ فہرست

عمران حکومت میں نواز کی حکمرانی

====================

میں راہ ِ نوردِ شوق نہیں بس پائوں میں چکر پڑا ہواہے۔جہاں جاتا ہوں مسافر نوازایک ہی سوال کرتےہیں کہ یہ کیاعمران خان کا طرز ِحکمرانی ہے ۔ گورنس کیوں بہتر نہیں ہورہی ۔میانوالی نے یہی کہا،سرگودھا یہی بولا،اٹک یہی کہنے لگا فیصل آباد تو روپڑا۔اُس کا مسئلہ سمجھ میں آتا ہے کہ وہاں گورنر اور وزیر اعلی آمنے سامنے ہیں ۔مشاعرہ پر اسلام آباد بھی گیاتھا۔وہاں بھی یہی مرثیہ خوانی تھی ۔مصرعے یہی تھے کہ فلاں ادارے کا سربراہ نواز شریف کا چہیتا ہے ۔فلاں کا اُس کے چہیتے کا چہیتا ہے ۔گویا علم و ادب کے تمام اداروں پر نواز شریف کے چہیتوں کی حکمرانی ہے ۔یہی سوال طنز کے تیروں کی طرح عمران خان کی حکمرانی پر لپکتے ہیں مگر وہ کیا کرے،اُس کی جیب میں شایدزیادہ تر سکے کھوٹے ہیں ۔اُس کے ہمدرد دوستوں نے کئی مرتبہ اُس کی توجہ اس طرف مبذول کرائی ۔اُس نے کم از کم دو مرتبہ اِن اداروں کے سربراہ ہٹانے کاحکم بھی دیامگرہائے غلام گردشیں ۔ حکم نامے سیکریٹریٹ کی راہداروں میں گم ہو گئے ۔بیوروکریسی زندہ باد۔ یہی کچھ پنجاب میں بھی ہوا۔ابھی تک تمام علمی و ادبی اداروں کے سربراہ شہباز شریف کے آدمی ہیں

یہ وہ ادارے ہیں جوحکومت کےلئے مورچو ں کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ہے ہے حکومت عمران خان کی ہے مگرہر مورچہ میں سپاہی نواز شریف کا ہے۔اُن کی کمانوں سے نکلتے ہوئے تیرپی ٹی آئی کے جیالوں کے سینے چیرتے جارہےہیں سو اِس جنگ میں عمران خان کے خالی ہاتھ لشکری جو بھی کرلیں فتح یاب نہیں ہوسکتے ۔علم ادب اور ثقافت کے محاذ پر جگہ جگہ نواز شریف کے بینڈماسٹر خوشی کی تیز دھنیں بجا رہے ہیں ۔انہیں بجانی بھی چاہئیں ۔

پی ٹی آئی جب پچھلی مرتبہ خیبر پختون خوا میں آئی تو اس نے فنون لطیفہ پر خاصی نظرِ کرم کی تھی ۔ پانچ سو سے زائد شاعروں، ادبیوں ،موسیقاروں، گلوکاروں، اداکاروںاور مصوروں کو تیس ہزار روپے ماہانہ دیاگیا تھا

جو اب روک دیا گیا ہے

۔ادبیوں کی کتابیں بھی شائع کی گئی تھیں

وہ سلسلہ بھی منقطع کردیا گیا ہے

جس سے یہ تاثر ابھرا کہ پی ٹی آئی حقیقی تبدیلی کے طور اطوار جانتی ہے۔توقع تھی مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت آتے ہی تخلیق کاروں اور فنکاروں کے دن پھر جائیں گے۔ اکادمی ادبیات پاکستان ، ادارہ فروغ قومی زبان، اردو سائنس بورڈ، پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس، نیشنل بک فائونڈیشن، قائدِ اعظم اکیڈمی، اقبال اکادمی، کراچی آرٹس کونسل وغیرہ دوبارہ متحرک ہو جائیں گی مگر حکومت ابھی تک ان اداروں کے سربراہ نہیں لگا سکی،ادبیوں کا سب سے بڑا سرکاری ادارہ اکادمی ادبیات پندرہ ماہ سےایک جوائنٹ سکریٹری کی سربراہی میں گھسٹ رہا ہے، جسے پوچھنا پڑتا ہےظفراقبال کون ہے،مجید امجد کس چڑیا کا نام ہے ،میم شین کی طرح یہ ن م راشد بھی کوئی صحافی تھا ،اُس کے پاس اور بھی کئی اداروں کے چارج ہیں سوپانچ چھ ہفتوں بعد ایک آدھ دن اکادمی میں اُس کا دیدارِ عام ہوتا ہے۔نتیجاًدفتر کی کارکردگی خراب ،شاعروں ادبیوں کوملنے والا وظیفہ تاخیر کا شکار،سول اعزازات میں غلطی سے ایک ادیب کا نام کی شمولیت ، ایک صاحب توآرٹ کے نام پر ستارہ امتیاز بھی لے اڑا۔ تعلق نہ ادب سے ، نہ فنون لطیفہ سے ۔ہاں قبضہ گروپ سے ہے،وہ کراچی آرٹ کونسل پر بارہ سال سے قابض ہے،لگتا ہے کہ احمد شاہ ،قائم علی شاہ کے قبیلے کا آخری آدمی ہے ۔ گذشتہ الیکشن میں اس نے آرٹ کونسل کےساڑھے آٹھ ہزار میں سے صرف ڈیڑھ ہزار ووٹ لیے۔ چھ ہزار ووٹروں نے ووٹ ہی نہیں ڈالے۔ اقبال اکادمی کاسربراہ برسوں سے کوئی نہیں ۔پچھلے دنوں سرچ کمیٹی نے میرٹ پر ایک شخص کا انتخاب کیاتھامگر اسے بھی سیاست کا شکارکردیا گیا،وہاں بھی نواز شریف کا کوئی چہیتا قابض ہے ،اردو سائنس بورڈاور اردو ڈکشنری بورڈ کو ادارہ فروغ قومی زبان میں ضم ہونے کی سرگوشیاں ہو رہی ہیں پتہ نہیں اِ س سےکیا حاصل ہو گا۔ ادارہ فروغ قومی زبان کا پہلے نام مقتدرہ قومی زبان تھا، اردو زبان کے ساتھ مقتدرہ یعنی اتھارٹی کا لفظ تومقتدرقوتوں کی اتھارٹی کو چیلنج کرنے کے مترادف تھا۔سوانہوں نے وہی کیا جو ان کا حق تھا ،نہ صرف نام بدل دیا بلکہ خود مختار ادارے کی حیثیت بھی ختم کردی ،عضو معطل بنا دیا کہ انگریزی کی عمل داری چیلنج نہ ہوسکے۔

سابق وزیر اعظم نے ادب اور ادبیوں کے لیے پچاس کروڑ کے فنڈ کا اعلان کیا تھا۔اس میں سے ایک پیسہ ابھی تک اکادمی کو نہیں ملا۔ اِس خزانےپر قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن سانپ بن کر بیٹھ گیاہے۔ سالانہ پانچ کروڑ روپے کامنافع مل رہا ہے مگر ایک پائی بھی ادب پر خرچ نہیں کی جارہی ،ہاں غیر متعلقہ معاملات پر بے دریغ اڑائی جارہی ہے

یہ ادارے اُس وقت بہتر ین کام کر تے تھے جب وزارتوں کے ماتحت تھے۔ نوا زشریف نےعرفان صدیقی کی خواہش پر ایک نیا ڈویژن بنانا پڑا جس کا نام قومی ادبی و تاریخی ورثہ ڈویژن رکھا گیااورانھیں مشیر لگا دیا گیا۔ الگ ڈویژن ۔ الگ سیکریٹری دوچار جوائنٹ سیکریٹری۔اُن بیچاروں کے پاس اس کے سواکوئی کام نہیں کہ وہ ماتحت اداروں کے معاملات میں بے وجہ ٹانگ اڑائیں ۔بس موج میلہ جاری ہے۔

اس کے کئی حل ہیں ،میری وزیر اعظم پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ اس ڈویژن کو ختم کر کے ان اداروں کو کیبنٹ ڈویژن میں لے لیں تاکہ یہ سارے ادارے ان کی براہ راست نگرانی میں کام کریں۔ اگر وہ یہ نہیں کرسکتے تو کم از کم اتنا تو کر ہی سکتے ہیں کہ ان اداروں کےفوری طور پر سربراہ تعینات کردیں۔ کوئی تبدیلی تو آئے۔اس ڈویژ ن کو پہلے کی طرح وزارت اطلاعات کے ساتھ جوڑ دیا جائے تو بھی بہتری آ سکتی ہے لیکن اُن کےلئے ضروری ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی لکھنے والا اس ڈویژن کا سربراہ بنایا جائے جیسے نون لیگ نے کیا تھا۔عمران خان کو یہ بات سمجھنے کی بھی ضرورت ہے کہ حکومت کو غیر محسوس انداز میں عوامی مقبولیت علم و ادب اور ثقافت کی وساطت سے ملا کرتی ہے ۔

360 — پروفیسر احمد رفیق اختر ۔ منصور آفاق

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-360 | ↑ فہرست

پروفیسر احمد رفیق اختر ۔ منصور آفاق

====================

یہ بات افواہ کی طرح پھیل رہی ہے کہ جب آصف علی زرداری سے پوچھا گیا کہ ’’چند ہفتے قبل تو آپ کی گرفتاری کا بہت شور و غوغا تھا پھر کیا ہوا‘‘ تو انہوں نے کہا ’’کسی فقیر کی دعا کام آ گئی‘‘۔ وہ دعا کے لئے جس فقیر کے پاس گئے تھے، میں اس وقت انہی کے گھر موجود ہوں- یہ مکان گوجر خان کے وسط میں ہے۔ چھوٹی چھوٹی چار پانچ گلیوں سے ہوکر آدمی اس گلی تک پہنچتا ہے- بڑی گاڑیوں کا یہاں پہنچنا آسان نہیں، خاص طور پر بڑی لینڈ کروز تو یہاں آنے سے رہی۔ ان کا مکان بھی ایک تنگ سی گلی کے اندر ہے مگر اس مکان کے سامنے گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ موجود ہے، پانچ سات گاڑیاں وہاں کھڑی ہو سکتی ہیں- میرے ساتھ اورنٹیل کالج کے سربراہ ڈاکٹر سلیم مظہر اور اردو صحافت کی ایک بڑی شخصیت بھی تھی۔ چھوٹے سے دروازے سے ہم اندر داخل ہوئے اور دروازے کے بالکل ہی ساتھ بنی ہوئی سیڑھیاں چڑھنا شروع کیں۔ سڑھیوں کی پہلی منزل آئی، پھر دوسری منزل، پھر تیسری منزل، پھر چوتھی آئی تو باہر نکلنے کادروازہ دکھائی دیا۔ اس میں داخل ہوئے تو پھر لوہے کی ایک ایسی چھت نظر آئی جس سے چاند کی چاندنی چھن چھن کر نیچے والی منزل کےصحن میں اتر رہی تھی۔ تھورا سا اُس پر چلے تو سامنے کی دیوار میں ایک اور دروازہ دکھائی دیا، جو ایک اور چھت پر کھل رہا تھا۔ ہم اس سے ہوتے ہوئے ایک کمرے میں پہنچے جہاں پروفیسر احمد رفیق اختر کا بستر لگا ہوا تھا۔ ان کے بیڈ کے اوپر کئی شیلف لگی تھیں جن میں کتابیں سجی ہوئی تھیں۔ میں نے کتابوں کو غور سے دیکھا تو مجھے اُن میں ’’دیوانِ منصور‘‘ بھی نظر آئی۔ اپنی شاعری کا دیوان دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی۔ ایک طرف ایک صوفہ پڑا تھا، اس کے ساتھ ایک سنگھار میز بھی دھری تھی- اس کے سامنے ایک باون انچ کا ٹیلی وژن رکھا تھا۔ میں سوچنے لگا کہ اس کمرے میں آصف علی زرداری آئے تھے، انہی گلیوں اور سڑھیوں سے گزر کر، پھر خیال آیا کہ یہاں کئی بار فریال تالپور بھی آچکی ہیں، نون لیگ کی لیڈر شپ بھی یہاں آتی رہتی ہے کسی زمانے میں عمران خان بھی آیا کرتے تھے۔ سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کئی بار آ چکے ہیں۔ موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی پروفیسر صاحب سے ملاقات تو کی ہے مگر میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ وہ ملاقات اسی کمرے میں ہوئی تھی یا کہیں اور۔ لیکن میں یہ بات پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ عسکریت پر اُن کے اثرات بہت گہرے ہیں۔

پاکستان اور بیرون ملک سے بڑی بڑی شخصیات پروفیسر صاحب سے ملنے آتی رہتی ہیں۔ صرف انہی پر کیا موقوف، یہاں تو روزانہ دو تین سو لوگ ملنے آتے ہیں۔ اُن سے علم کی باتیں پوچھتے ہیں، رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ بڑے بڑے باریش بزرگ بھی ان سے دعا کی درخواست کرتے ہیں حالانکہ خود پروفیسر صاحب کلین شیو ہیں۔ سوٹ پہنتے ہیں، ٹائی لگاتے ہیں اور انگریزی کے پروفیسر ہیں۔ تاریخ پر بھی ان کی بہت گہری نظر ہے۔ تصوف ان کے ہاں صرف علم الکلام نہیں رہتا، عمل بن جاتا ہے۔ ان کی گفتگو سے حکمت و عرفان کے پھول جھڑتے ہیں۔ علمِ عقائد کے چراغ جل جل جاتے ہیں۔ وہ عالمِ علمِ لدنی بھی لگتے ہیں اورحاملِ علومِ فلسفہ بھی۔ وہ قرآن حکیم کی جب تفسیر کرتے ہیں تو یہ راز کھلنے لگتا ہے کہ ’’قاری نظر آتا ہے حقیقت میں ہے قرآن‘‘۔ احادیث پر جب بات کرتے ہیں تو محدث لگتے ہیں۔ اسماء کا اُن سے بڑا عالم شاید ہی دنیا میں کوئی ہو۔ کسی کا نام سن کر اُس کی شخصیت کے سارے خدوخال بیان کر دیتے ہیں۔ اسلام اور سائنس اُن کا خاص موضوع ہے۔

361 — نوازشریف کو روکنے کےلئے حکومت سپریم کورٹ میں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-361 | ↑ فہرست

نوازشریف کو روکنے کےلئے حکومت سپریم کورٹ میں

====================

نوازشریف کو روکنے کےلئے حکومت سپریم کورٹ میں جانے پر قانونی طور پر مجبور ہے ۔اگر حکومت ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نہیں جاتی تواس کا مطلب یہ ہوگا کہ حکومت خود چاہتی ہے کہ مجرم ملک سے باہر چلا جائے اور واپس نہ آئے ۔کیونکہ نواز شریف کی واپسی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ نواز شریف صرف اسی صورت میں واپس آسکتا ہے جب اسے یقین ہو جائے کہ اسے واپسی پر جیل میں نہیں ڈالا جائے گا جس کا کوئی امکان نہیں ۔اس ایک حلقے کا حکومت پردبائو ہے کہ وہ سپریم کورٹ ہائی کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے مگر اسٹیبلشمنٹ اس بات کے حق میں ہے کہ نواز شریف کو جانے دیا جائے ۔پہلی بار حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر نہیں دکھائی دے رہے

362 — تبدیلی ۔ پنجاب کے دروازے پر

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-362 | ↑ فہرست

تبدیلی ۔ پنجاب کے دروازے پر

====================

پہلی بارکسی تفریق کے بغیر ہر ضلع کی ضرورت کے مطابق اس کی بہبودکاکام شروع کیا گیا ہے۔ ان تمام اضلاع میں جہاں یونیورسٹیاں نہیں ہیں وہاں بنائی جارہی ہیں۔ ننکانہ صاحب ، چکوال ، مری ، بھکر ،راولپنڈی اور میانوالی میں چھ نئی یونیورسٹی کی منظوری ہوچکی ہے ۔ ’’میانوالی یونیورسٹی ‘‘میں نے چند ماہ میں اپنی آنکھوں سے بنتی دیکھی ہے۔وہاں داخلے شروع ہیں ، اسی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔وہاں بھی داخلے شروع ہونے والے ہیں ۔بابا گرو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔محروم اضلاع میں نو بڑے ہسپتالوں کی تعمیر پرکام شروع ہوچکا ہے ۔لیہ ، اٹک ، راجن پور، بہاول نگراورمیانوالی میں دوسو بیڈ کے مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال بنائےجارہے ہیں ۔ میانوالی کے ہسپتال کا سنگ بنیاد بائیس نومبر کو عمران خان رکھ رہے ہیں ۔وہ اسی روزمیانوالی سرگودھا روڈ کا بھی افتتاح کریں گے۔سرگودھا ڈویژن میں جی ٹی روڈ کی طرح کی یہ پہلی سڑک ہو گی وگرنہ ضلع خوشاب ، ضلع میانوالی اور ضلع بھکر بلکہ اس سے آگے ضلع لیہ میں بھی ایسی کوئی سڑک موجود نہیں ۔میانوالی انڈسٹریل ایریا کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ۔ پنجاب اس وقت تک تین نئے انڈسٹریل ایریاز پر کام شروع ہے ۔ دوسالوں میں پنجاب میں سولہ نئے انڈسٹریل ایریاز بنائے جارہے ہیں ۔

اسی طرح وزیر اعلی نے چولستان میں تمام بے زمین کاشتکاروں کوسرکاری زمین کی مستقلاً الاٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔انشاللہ چند سالوں میں چولستان کا ریگستان سبزہ و گل سے لہلہا رہا ہوگا۔صرف ایک سال میں قبضہ مافیا سے نو لاکھ دس ہزار کنال زمین واگزار کرائی ہے۔کوہ سلیمان کے علاقوں میں ہل ٹورنٹ (رود کوہی)ڈیمز بنانے کا شاندار منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔یہ ڈیمزڈیرہ غازی خان اورراجن پور کی زمین کی پیاس ہمیشہ کےلیے بجھا دیں گےااور آبپاشی کےلئے وافر مقدار میں پانی موجود ہوگا۔ان پہاڑی علاقوں میں 7چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کا آغاز ہونے والا ہے۔ان سے ڈیرہ غازی خان میں سیلاب کا خطرہ بھی ختم ہوجائے گا۔یہ ڈیمز سوڑا،سنگھڑ،سوڑی لنڈ،وہواسمیت دیگر رودکوہیوں پربنائے جائیں گے ۔پنجاب کے دیہی علاقوں میں تین ہزار کلو میٹر سڑکیں جون دوہزار بیس تک مکمل ہوجائیں گے اس وقت تک پندرہ سو کلو میٹر سڑکیں بن چکی ہیں ۔

چوہدری پرویز الہی نے اپنے دور میں پنجاب انسی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیر آباد قائم کیا مگر شہباز شریف اپنے دس سالہ میں اسے فنگشنل نہ ہونے دیا۔عثمان بزدار نے اس کا آغاز کرایا۔پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ جو پرویز الہی کے دور میں آدھی سے زیادہ بن چکی تھی ۔جس کاکام شہباز شریف نے رکوا دیا تھا۔ وہ بھی عثمان بزدار کے دور میں مکمل ہونے جارہی ہے۔ پرویز الہی کے دور میو ہسپتال لاہور میں سرجیکل ٹاور شروع ہوا ۔شہباز شریف نے 2016تک اسے مکمل نہیں ہونے دیا تھا ۔اس کے برعکس عثمان بزدار نے میاں شہباز شریف کے دور کےتمام پراجیکٹس کو مکمل کرنے کےلئے ایک سو پچہتر ارب رکھ دئیے کہ کہیں عوام کا پیسہ ضائع نہ ہوجائے۔لاہور کی اورنج ٹرین بھی جنوری سے عوام کےلئے کھول دی جائے گی ۔ اورنج ٹرین کے لیٹ ہونے کی وجہ عجیب و غریب ہے شہباز شریف نے اُس کے افتتاح کے وقت ٹرین جرنیٹرکے ذریعے چلوادی تھی ۔اورنج ٹرین نے بجلی کے ذریعے چلنا ہے اور بجلی کا سسٹم لگانے خرچ اس کے کل بجٹ کاتیس فیصد تھا۔عثمان بزدار کے دور کی سب اہم بات لوکل گورنمنٹ ایکٹ ہے۔اگلے سال یہ ایکٹ جیسے ہی نافذ ہوگا۔اقتدار بیورو کریسی سے نکل کر نچلی سطح پر پہنچ جائے گا ۔

363 — شورٹی بانڈ پر شریف فیملی میں اختلاف

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-363 | ↑ فہرست

شورٹی بانڈ پر شریف فیملی میں اختلاف

====================

نواز شریف کے معاملہ میں شریف فیملی کے درمیان اختلاف ۔ شہباز شریف چاہتے ہیں کہ شورٹی بانڈ لکھ دیں جب کہ مریم نواز اس کےلئے تیار نہیں۔ شہباز شریف نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ عدالت میں کیس نواز شریف کے باہر جانے کے بعد کیاجائے کہ یہ ہم سے کس قانون کے تحت شورٹی بانڈ لیا گیا ہے ۔

364 — مولانا فضل الرحمن کا انقلاب کامیاب ہوگیا

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-364 | ↑ فہرست

مولانا فضل الرحمن کا انقلاب کامیاب ہوگیا

====================

مولانا فضل الرحمن کا انقلاب کامیاب ہوگیا۔ مولانا نے یہ انقلاب کیوں شروع کیا تھا ۔کہاجاتا ہے نواز شریف سے جیل سےنکال کر لندن بھیجنے کےلئے اس انقلاب کا آغاز ہوا تھا ۔ سو انقلاب کامیابی ہمکناراہوا

365 — نواز شریف کو کسی وقت بھی ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-365 | ↑ فہرست

نواز شریف کو کسی وقت بھی ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے

====================

بی بی سی کے مطابق ’’نواز شریف کی طبی صورتحال اور انھیں درپیش پیچیدگیوں سے بخوبی واقف ایک ڈاکٹر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا ہے کہ نواز شریف کے قلب کا مناسب علاج نہ ہونے سے ان کی صحت کو بڑا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔‘‘

366 — حامدمیر نے دبے لفظوں میں پھر فوج پر الزام لگا دیا

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-366 | ↑ فہرست

حامدمیر نے دبے لفظوں میں پھر فوج پر الزام لگا دیا

====================

حامد میر نے اپنے ٹویٹ کو کہا ہے ’’ایک بات پوچھوں مارو گے تو نہیں؟سید علی گیلانی خط لکھ رہے ہیں کہ ہندوستان کے ساتھ شملہ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرو لیکن یہاں تو کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے کیلئے آرمی ایکٹ بدلا جا رہا ہے یہ ریلیف کلبھوشن کو دیا جا رہا ہے یا مودی کو۔ ’’اس میں مارو گے تو نہیں ‘‘ بین السطور اسی واقعہ کی یاد دلاتا ہے جس میں حامد میر گولیاں لگی تھیں اور اس کا الزام اس وقت کے آئی ایس آئی کے چیف جنرل ظہیر اسلام پر لگایا گیا تھا ۔ حامد میر نے اپنے کالم کا بھی یہی عنوان دیا ہے ۔’’ماروگے تو نہیں ‘‘۔ اس کالم میں انہوں نے ’’صاحب احتیار سے عمران خان اور مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے بحث کرتے ہوئے لکھا ہے ۔ ’’صاحبِ اختیار نے قدرے سنجیدہ لہجے میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج تم نے مجھے کافی نئی باتیں بتائی ہیں اب آخر میں یہ بھی بتا دو کہ مولانا فضل الرحمٰن اسلام آباد کیا لینے آیا ہے؟ میں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میرے پاس جواب موجود ہے لیکن آپ وعدہ کریں کہ ماریں گے تو نہیں۔‘‘ یعنی وہی پھر فوج پر الزام ۔

367 — پاکستان شملہ معاہدہ ختم کرنے لگاہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-367 | ↑ فہرست

پاکستان شملہ معاہدہ ختم کرنے لگاہے

====================

سیدعلی گیلانی نے عمران خان کو اپنے خط میں لکھا ہے : بے شک انڈیا کی طرف سے کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے پر اقوام متحدہ میں آپ کی تقریر قابل تعریف ہے. بھارت کی جانب سے کشمیری عوام مسلسل کرفیو جھیل رہی ہے،کشمیریوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کےلئے نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں ۔خواتین کو ہراساں کیا جارہاہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

ان غیر قانونی اقدامات سے بھارت نے پاکستان سے ہوئے معاہدوں کو ختم کیا ہے،کشمیر کی سیاسی حیثیت ختم کرکے کشمیریو زمین زبردستی چھیننا چاہتا ہے، ایسے میں پاکستان کی طرف سے کچھ مضبوط اور اہم فیصلوں کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں عمران خان شملہ معاہدہ ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں ۔ شملہ معاہدہ میں ایک شق ہے کہ کشمیر پرجو بھی مذاکرات ہونگے وہ صرف بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونگے کسی تیسری طاقت کواس میں کسی طرح کا کوئی کردار ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ پاکستان شملہ معاہدہ ختم کرنا چاہتا ہے کہ یہ شق بھی ختم ہو ۔ کشمیر کا معاملے میں چین یا امریکہ ثالث کا کردار ادا کر سکے ۔

368 — اسد عمر کے خلاف نئی سازش

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-368 | ↑ فہرست

اسد عمر کے خلاف نئی سازش

====================

ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ میاں محمد سومرو اور سابق وزیرخزانہ اسد عمر کے نام پر جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ نے رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ بالکل غلط خبر ہے ۔اور صرف اس لئے بنائی گئی ہے کہ عمران خان اور اسد عمر کے درمیان تعلقات خراب کرائے جائیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود پہلے بھی ایسی خبروں کی بنا پر کافی دن جیل میں گزار چکے ہیں

369 — عمران خان بائیس نومبر کو میانوالی جائیں گے، عثمان بزدار بھی جائیں گے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-369 | ↑ فہرست

عمران خان بائیس نومبر کو میانوالی جائیں گے، عثمان بزدار بھی جائیں گے

====================

بائیس نو مبر کو عمران خان میانوالی جا رہے ہیں۔ جہاں میانوالی سرگودھا روڈ اور مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔ میانوالی یونیورسٹی نے کام شروع کردیا ہے مگر ابھی اس کابھی افتتاح ہونا ہے۔ خٹک بیلٹ کے ہونے والے کئی پراجیکٹ بھی عمران خان کے انتظار میں ہیں۔

370 — کوئی وزیر اعظم بننے کےلئے تیار نہیں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-370 | ↑ فہرست

کوئی وزیر اعظم بننے کےلئے تیار نہیں

====================

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کہہ رہی ہے کہ گارنٹی کیوں دیں؟ ۔بے شک نواز شریف کی اپنی کوئی جائیداد نہیں۔  وہ اپنی جائیداد بچوں میں تقسیم کر چکے ہیں ۔ ہم کوشش کررہے ہیں،معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہوجائے۔ ایسے حالات پیدانہ کیے جائیں کہ کوئی وزیراعظم بننے کوتیارنہ ہو،پرویز الہی نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری عمران خان پر ہوگی

371 — صرف آرمی چیف ہی نہیں کچھ اور کردار بھی

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-371 | ↑ فہرست

صرف آرمی چیف ہی نہیں کچھ اور کردار بھی

====================

منصور آفاق اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی کو مبارک دی اور لکھا کہ چیف جسٹس نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن معطل کر دی -گجرات کے چوہدری فارغ -عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کوشش ختم -حکومت پر فوج کا دبائو بھی گیا -سسر صاحب طے شدہ معاملات بھی گئے -فصل الرحمن کی کہانی اور نواز شریف کی فلم فلاپ۔ لگتا ہے فیصلہ صرف آرمی چیف کے خلاف ہی نہیں کچھ اور کرداروں کے خلاف آئے گا ۔ سپریم کورٹ اس سلسلے میں چاہ رہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری میں کوئی خرابی نہ ہو ۔ اب دیکھتے ہیں کہ مجموعی فیصلہ کیا آتا ہے

سماعت کے دوران عدالت نے یہ بھی کہا کہ وفاقی کابینہ نے اس سلسلے میں آرٹیکل 255 میں منگل کو جو ترمیم کی ہے وہ آرمی چیف سے متعلق نہیں بلکہ فوجی افسران سے متعلق ہے۔

خیال رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر کو ریٹائر ہونا ہے تاہم وزیراعظم عمران خان نے ان کی ریٹائرمنٹ سے تین ماہ قبل ہی انھیں تین برس کے لیے توسیع دینے کا اعلان کیا تھا۔

اس توسیع کے خلاف درخواست پیر کو جیورسٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے دائر کی گئی تھی اور منگل کو چیف جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اس معاملے کی ابتدائی سماعت کے بعد ایکسٹینشن کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے جنرل باجوہ سمیت فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔

مدت ملازمت میں توسیع، بار کونسل کی طرف سے احتجاج

جرمن اخبار کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کے بارے میں وکلا کی نمائندہ تنظیم پاکستان بار کونسل نے حکومتی فیصلے کے خلاف 28 نومبر کو یوم سیاہ منانے اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ مگر اب دیکھتے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا ہوتا ہے

372 — شریف خاندان کے پانچ افراد مفرور ۔ چھٹا ضمانتی مچلکے بھرنے سے منحرف

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-372 | ↑ فہرست

شریف خاندان کے پانچ افراد مفرور ۔ چھٹا ضمانتی مچلکے بھرنے سے منحرف

====================

نواز شریف کے دو بیٹے حسن اور حسین شہباز شریف کا بیٹا سلیمان شہباز ، شہباز شریف داماد اور نوازشریف کا سمدھی اسحاق ڈار مفرور ہیں ۔ حکومت کا خیال ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ وہ بھی مفرور ہوجائیں ۔اس لئے ضمانتی مچلکے بھرنے پر رضامند نہیں ہو رہے

373 — دوحہ میں نواز شریف کی دعوت کا اہتمام

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-373 | ↑ فہرست

دوحہ میں نواز شریف کی دعوت کا اہتمام

====================

دوحہ ایئرپورٹ پر ہی شاہی خاندان کی طرف سے نواز شریف کی دعوت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ دوحہ ایئرپورٹ شاہی خاندان کی آمد و رفت کےلئے جو ایریا مختص ہے اسی کے ایک ہال میں اس دعوت کا اہتمام کیا گیا ہے اس میں سابق قطری وزیر اعظم حمد بن جاسم بھی شریک ہونگے ۔ قطری خط بھی انہی کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا تھا

374 — ایران اور سعودی عرب کا معاملہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-374 | ↑ فہرست

ایران اور سعودی عرب کا معاملہ

====================

ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان صلح کرانے کی ریکوئیسٹ کر کے پاکستان کےلئے بڑے مسائل پیدا کر دئیے ۔ سعودی عرب اس وقت ناراض ہے کہ پاکستان ایران کا ساتھ دے رہا ہے حالانکہ یہ بات درست نہیں ۔اس وقت آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اسی سلسلے میں ایران گئے ہوئے ہیں۔ صلح کے معاملات طے کرالئے جائیں جس طرح سعودی عرب چاہتا ہے تاکہ پاکستان سے اس کی ناراضگی کم ہو

375 — بھاگ نواز بھاگ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-375 | ↑ فہرست

بھاگ نواز بھاگ

====================

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے متعلق سوشل میڈیا پر "بھاگ نواز بھاگ" ٹرینڈ بن چکا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ لوگ ابھی تک اس بات کو تسلیم نہیں کررہے کہ نواز شریف بیمار ہیں ۔ لوگوں کا یہی خیال ہے کہ وہ بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہو گئے ہیں ۔ اس میں اسٹیبلشمنٹ نے بھی اس کا ساتھ دیا ہے تب ہی یہ ممکن ہوا ہے کہ جیل سے نکل کر لندن پہنچ جائیں

376 — کیا حکومت خطرے میں ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-376 | ↑ فہرست

کیا حکومت خطرے میں ہے

====================

منصور آفاق نے اپنے کالم میں لکھا ہے ۔’’اوپر سےگیارہ ہزار وولٹ کی ٹرانسمیشن لائن گزر رہی ہے مگرمسلسل ٹیک آف کرتی ہوئی حکومت کو بظاہرکوئی خطرہ نہیں۔ راوی ہر طرف چین لکھتا ہے مگرہوائوں کی کچھ باتیں چونکا دینے والی ہیں ۔اسٹیبلشمنٹ کے عمررسیدہ بزرجمہراور خوش دستار جن کے ساتھ کیے معاہدے سے نواز شریف منحرف ہوئے اورجیل کی سلاخوں سے چمکتے ہوئے چاند کودیکھنے لگے ۔سنا ہے وہ بزرگ اپنی بساط کے مہرے بدل چکے ہیں ۔معاہدہ ہوچکا ہے ۔‘‘اس بات اہل علم غور کررہے ہیں کہ یہ خوش دستار کون ہیں

377 — سعودی عرب ایک اسٹریٹیجک نشانہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-377 | ↑ فہرست

سعودی عرب ایک اسٹریٹیجک نشانہ

====================

سعودی عرب میں دنیا کی اس سب سے بڑی آئل فیلڈ پر سترہ منٹ تک حملے جاری رہے۔ یہ حملے 18 ڈرونز اور تین میزائلوں سے کیے گئے۔ سکیورٹی پر اربوں ڈالر خرچ کرنے والا سعودی عرب یہ حملے روکنے میں ناکام رہا۔ ان حملوں سے سعودی عرب کی تیل کی پیداوار عارضی طور پر نصف ہو گئی اور دنیا میں خام تیل کی قیمتیں ایک دم بڑھ گئیں۔۔۔۔ یہ سب کچھ وائس آف جرمنی میں لکھا ہے ۔ اطلاعات یہ بھی ہے یمن جو سعودی فوجی قیدی ہیں جن میں پاکستان ہیں ۔ آرمی چیف اور عمران خان انہیں رہا کرانے ایران گئے تھے اور صلح بھرپور کوشش تھی ۔

378 — تو نسہ انڈسٹریل اسٹیٹ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-378 | ↑ فہرست

تو نسہ انڈسٹریل اسٹیٹ

====================

ایک سمجھداردوست نے کہا

لوگوں کا ٹارگٹ وزیر اعظم ہوا کرتا تھا ،وزیر اعلیٰ نہیں۔وہ نواز شریف کے خلاف کالکھتے تھے شہباز شریف کو کچھ نہیں کہتے تھے۔ اب معاملہ الٹ گیاہے ۔توپوں کا رخ عمران خان کی بجائے عثمان بزدار کی طرف ہے۔یہ کیا معاملہ ہے ۔غور کیا تو بات درست لگی۔سوچا کہ آخرلاہور کا میڈیا عثمان بزدارکے خلاف یک زبان کیوں ہے ۔یہ تو خیر مجھے ذاتی پر معلوم ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا وہ حصہ جو لاہور کے معاملات دیکھتا ہے و ہ عثمان بزدار کو ایک آنکھ نہیں دیکھ سکتا مگر وہ لوگ جواسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں وہ بھی عثمان بزدار کے مخالف ہیں ۔

کچھ لوگ کہتے ہیں ،وہ نا اہل ہیں۔واہ واہ ۔کیا باقی اہل ہیں ۔چلیے یہ دیکھتے ہیں عثمان بزدار کے بعد کس کے کاندھےکے پاس ہما کے پروں کی پھڑپھڑاہٹ سنائی دے سکتی ہے ۔پہلا نام جس نوجوان کا ہے ۔وہ دوبھائی ہیں ،ایک مرکز اور ایک صوبے میں ہے۔ ان کی کئی شوگر ملیں ہیں جو کچھ زیادہ پرانی نہیں۔ سنا ہے نیب اُس سرمائے کی منی ٹریل پوچھتی پھرتی ہے جس سے وہ ملیں لگائی گئیں ۔دو امیدوار اور بھی تھے ، بزعم ِ خویش تو ابھی تک ہیں ۔دونوں نیب کے کیسز میں نوے دن سے زیادہ جیل میں گزار آئے ہیں ۔چوہدری پرویزالہی کا نام ِ نامی بھی گونج رہاہے۔ق لیگ ترجمان کامل علی آغا انہیں وقت کی ضرورت قرار دے کر پیش کر رہے ہیں۔ اُدھرعمران خان ہیں کہ اہل ِگجرات کی آہ و فغان سےپریشان ہیں وہ پورا پنجاب چوہدریوں کے حوالے کیسے کرسکتے ہیں ۔

سالہاسال کے بعد شہر میں کوئی مضافات سے آیا ہے یعنی رولز پنجاب سے کوئی وزیر اعلی بنایا گیاہے ۔سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہواہے ،پہلے پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا تیس فیصد حصہ صرف لاہور پر خرچ ہوتا تھا اب پورے پنجاب پرہورہا ہے ۔مضافاتی کوشش میں ہے کہ پنجاب کا ہر شہر اور ہر گائوں ترقی کرے ۔ شہباز شریف کے زمانے میں عام آدمی کی وزیر اعلی تک رسائی مشکل بلکہ ناممکن تھا ۔ ایم پی ایز مہینوں خواہش کرتے تھے مگر پوری نہیں ہوپاتی تھی ۔ مجھے ایک واقعہ یاد آرہا ہے کہ پیرکرم شاہ ؒکے صاحبزادےپیر امین الحسنات شاہ ایک دنیا جن کے جوتے جوڑتی ہے،اس وقت مذہبی امور کےوزیر مملکت تھے ۔ وہ شہباز شریف سے ملاقات کےلئے اسلام آباد سے لاہور پہنچے ۔ طےشدہ وقت سے دس منٹ لیٹ ہو گئے۔انہیں بیٹھا دیا گیا جب دو گھنٹے گزر گئے تواُن کے ساتھ موجود علامہ مسعود عالم الازہری نےمجھے فون کیاکہ شعیب بن عزیزتمہارے دوست ہیں اُن کی وساطت سے یہ تو پتہ کردو کہ شہباز شریف پیر صاحب سے کتنے بجے ملیں گے ۔ مپتہ کرایا تو معلوم ہوا کہ شہباز پرواز کرچکا ہے۔یعنی وزیر اعلی اب کل واپس دفترآئیں گے۔یہ تو شہباز شریف کاوفاقی وزیروں کے ساتھ رویہ تھا ۔ دوسروں کے ساتھ کیسا ہوگا ۔ اس کے برعکس عثمان بزدار تک ہر ایم پی اے کی رسائی ہے ۔ وہ سب سے ملتے ہیں ،توجہ سے مسائل سنتے ہیں اور حل تلاش کرتے ہیں ۔

کرپشن کے معاملہ میں بھی عثمان بزدار کا دامن صاف ہے ۔الزام تو کئی لگائے گئے مگرکوئی ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کر سکا ۔انہوں نے کسی رشتہ دار کو دوسو گز کا پلاٹ بھی نہیں دیا ۔دوسری طرف شہباز شریف کے دور میں رمضان شوکر مل کے اردگرد اٹھائیس سو ایکٹر زمین خرید ی گئی ۔جاتی عمرہ بھی بتیس سو ایکٹر پر پھیلا ہوا ہے ۔بہادر شاہ ظفر کا ایک مصرعہ یاد آگیا ہے ،انتہائی معذرت کے ساتھ۔’’دوگز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں‘‘

یہ جھوٹ بھی مسلسل بولا جارہا ہےکہ

وزیراعلیٰ پنجاب کو نہ ہٹانے پر مرکزی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ ڑڑڑ۔۔۔پڑ گئی ہے۔یہاں تک پروپیگنڈا کیا گیا ہے کہ حکومت پر عثمان بزدار کے معاملے میں دبائو بڑھائے کےلئے اسٹیبلشمنٹ کسی حد تک مولانا فضل الرحمن کا ساتھ دے رہی ہے ۔ میں خود اِس پروپیگنڈا کا شکار ہوا مگر زیادہ دیر نہیں ۔گہرائی میں دیکھا تو معاملہ لاہور تک محدودتھا۔کچھ لوگوں کے ذاتی معاملات تھے ۔حقیقت کچھ اور تھی ۔بھلا اسٹیبلشمنٹ کو عثمان بزدار کے ساتھ کیا مسئلہ ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کبھی کسی کی اچھی تجویز کو در نہیں کیا ۔پھر وہ بہت سارے معاملات میں وہ ڈائریکٹ عمران خان سے ہدایات لیتے ہیں ۔

اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ پنجاب کی بیورو کریسی کا ایک بڑا حصہ عثمان بزدار کے خلاف ہے مگر ان کی مخالفت ذاتی طور عثمان بزدار سے نہیں ،عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ۔وہ لوگ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کامیاب ہو گیا تو انہیں زندگی صرف تنخواہ پر گزارناپڑے گی ۔وہ اِس تصور سےبھی کانپ اٹھتے ہیں

وزیر اعلی نےتنخواہیں ڈبل کردی ہیں مگرپھر بھی

۔اسی بات سے اندازہ لگائیے کہ عثمان بزدار تونسہ میں

انڈسٹریل زون بنانا چاہتے ہیں ۔ کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں مگر بیوروکریسی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔تونسہ جیسے پسماندہ علاقے میں انڈسٹریل زون بن گیا تو کہیں اور تبدیلی آئے نہ آئے وہاں ضرور آ جائے گی ۔ معاشی ترقی کا دور شروع ہو جائے گا ۔ویرانے روشنیوں سے بھر جائیں گے مگر بیورو کریسی ہے کہ سوبہانے تراش لیتی ہے ۔کبھی کہتی ہے کہ اس کے قرب و جوار میں کوئی کاروباری شہرنہیں ۔کبھی کہتی ہے وہاں ہنر مند لیبر نہیں ملے گی وغیر وغیرہ ۔بھئی صوابی میں گدون انڈسٹریل اسٹیٹ بن سکتی ہے ۔ہری پور میں حطار انڈسٹریل اسٹیٹ بن سکتی ہے تو نسہ انڈسٹریل اسٹیٹ کیوں نہیں بن سکتی ۔

میرے خیال میں حکومت پنجاب میں جو خرابیاں ہیں ان کی ذمہ دار ی وفاق پر عائد ہوتی ہے ۔وہاں سے کئی ایسے حکم نامے جاری ہوجاتے ہیں جو تکلیف دہ ثابت ہوتے ہیں ۔وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں بیٹھے ہوئوں کی اکثریت زمینی حقائق لاعلم ہے۔جیسے وہاں سے ایک شخص کو وزیر اعلی کا ترجمان بنا کر بھیج دیا گیااُس کے ماضی کے متعلق کوئی کچھ جانتا ہی نہیں تھا۔پتہ نہیں ہماری ایجنسیوں نے اس سے کیوں صرفِ نظر کیا ۔ بہر حال اگر عمران خان عثمان بزدار کو فری ہینڈ دیں تو وہ پنجاب کو نئے پنجاب میں بدل سکتے ہیں ۔چڑیا گھر کے گرد و نواح میں کھلتے ہوئے پھولوں سے خوشبو بھی آ سکتی ہے ۔ایک دن جیو کے ساتھ بھی گزارا جاسکتا ہے ۔

379 — نیاگرافال سے پشاور موڑتک

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-379 | ↑ فہرست

نیاگرافال سے پشاور موڑتک

====================

نیاگرا فال دنیا کی خوبصورت ترین آبشاروں میں سے ہے۔اُس کےساتھ ایک چھوٹا سا قصبہ بھی ہے ۔جہاں پچاس ہزار کے قریب لوگ رہتے ہیں ۔جن میں زیادہ تر سیاحوں کےلئے ’’خدمت گزاری ‘‘ کا کام کرتے ہیں۔یہ شہر امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے ۔

پاکستان کی ایک اہم خفیہ شخصیت

امریکہ کے سرحدی شہر بفلو سے نکلی اور نیاگرا آبشار پر واقع رین بو برج پر پہنچی تو حیرت سے آسمان کو دیکھنے لگی ۔رنگ و نور کی پھواروں سے بھیگے ہوئے منظرآنکھوں سے چپک چپک جانے لگے ۔ ایک تو یہ پل قوس ِقزح کی طرح نیم دائرےمیں ہے ۔اوپر سےآبشار کی سمت آسمان پر اکثر قوس ِقزح کی محرابیں ہی محرابیں دکھائی دیتی ہیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے علاقے مسی ساگا سے نکلے ۔وساگا جھیل کے نیلگوں ساحلوں سے گزرتے ہوئے نیاگرا پارک کی اُس دومنزلہ عمارت تک پہنچے جہاں یادگاری تحائف کی دکانیں اور ریستوران ہیں ۔ایک ریستوران پر دونوں شخصیات کی ملاقات ہوئی ۔جہاں ڈاکٹر طاہر القادری کو یقین دلایا گیاکہ پاکستان آپ کے انتظار میں ہے ۔اُس کی بقا کےلئےنون لیگ کی حکومت سے نجات ضروری ہوچکی ہے اور یہ تاریخ ساز کام سر انجام دینا آپ کی قسمت میں لکھا گیا ہے ۔اس کام میں عمران خان بھی آپ کا ساتھ دیں گے ۔آپ فوراً اسلام آباد آئیں اور قوم کی رہنمائی کریں ۔

۔بس چند دن کا ایک دھرنا حکومت کی کرچیاں بکھیر دے گا ۔پھرنہ صرف سانحہ ِ ماڈل ٹائون کے مجرم اپنے انجام کو پہنچیں گے بلکہ آپ کو بھی وہ مقام ملے جس کے آپ حقدار ہیں ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے اُس شخصیت پراعتبار کیا اور پھر وہ تاریخی دھرنا وجود میں آیا جس میں عمران خان تو ایک سو چھبیس دن ڈی چوک پر بیٹھے رہے مگر ڈاکٹر طاہر القادری پہلے اٹھ کر آ گئے انہیں جلداندزہ ہو گیا کہ حالات تبدیلی کےلئے سازگار نہیں ۔مستقبل کی جو تصویر انہیں دکھائی گئی تھی وہ درست نہیں تھی ۔ہوا یہ تھا کہ اُس شخصیت کا جو باس تھا وہ اِس معاملہ میں آن بورڈ نہیں تھا ۔

مجھے اِس وقت بھی معاملہ ویسا ہی لگ رہاہے ۔ وہ لوگ جنہوں نے مولانا فضل الرحمن کو آزادی مارچ کےلئے تھپکی دی۔وہ بے شک عمران خان کے حق میں نہیں ہیں ۔کئی معاملات پر ان پر دبائو بڑھانا چاہتے ہیں مگر شواہد بتاتے ہیں کہ ان لوگوں نے بھی اپنے باس کو آن بورڈ نہیں لیا ہوا ۔سواِس دھرنے کا بھی وہی انجام ہوگا جو اُس دھرنے کا ہوا تھا بلکہ اُس سے بھی برا ۔

اس میں بھی کوئی شک نہیں ،مولانا فصل الرحمن نے دھرنے کی بھرپور تیاری کی ،ڈاکٹر طاہر القادری کے پہلے اور دوسرے دھرنے پرباریک بینی سےغور کیا ۔ مولانا خادم حسین رضوی کے دھرنے کی ناکامیوں پر بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ ڈسکشن کی ۔ماضی کے دھرنوں کا تجزیہ کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیاکہ جو کچھ کرنا ہے چند دن میں کرنا ہے ۔دھرنے کو طویل نہیں ہونے دینا ۔

موسمی حالات بھی دھرنے کی طوالت کا ساتھ نہیں دے رہے۔اسلام آباد میں آج رات کودرجہ ء حرارت بارہ ہوگا ۔کل رات گیارہ اور برسوں رات کو شاید نو ۔یعنی جیسے جیسے وقت گزرے گا ،سردی بڑھےگی ۔یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی ۔یہ ممکن نہیں رہے گا کہ رات کھلےآسمان تلےبسر کی جاسکے ۔مولانا کے پاس پانچ نومبر تک وقت ہے ۔ موسمی پیشین گوئی کے مطابق چھ اور سات تاریخ کو اسلام آباد میں تیز بارش اور طوفان کا امکان ہے ۔یعنی یہ دھرنا دوچار روزسے آگے نہیں بڑھ سکتا ۔

مگرمولانا کو اس سے بھی بڑا خطرہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی سے لاحق ہے۔یہ دونوں پارٹیاں مولانا کی غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ بننے کےلئے تیار نہیں ۔وہ حکومت کے ساتھ کئے گئے معاہدہ پر عمل در آمد چاہتی ہیں۔پشاور موڑ سے آگے بڑھنے کی صورت میں مولانا کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کر سکتی ہیں ۔ویسے تو اِس وقت تک آزادی مارچ کے جلوس نے پوری کوشش کی کہ وہ عوام کےلئے کسی مشکل کا سبب نہ بنیں ۔کوئی ایمبولینس آئی توفوری طور پر اُس کےلئے راستہ بنایا گیا ۔ کوشش کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک کی آمد و رفت میں کوئی رکاوٹ نہ آئےلیکن دو دن کے بعد جب ’’ لشکر ِفضل رحمانی‘‘ ریڈ زون پر حملہ آور ہوگا توپھر کیا ہوگا ۔ پھر قانون کی پاسداری کہاں جائے گی ۔یقیناً ان کےلئے کنٹینروں کے مورچوں میں موجودپولیس اور رینجرخطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے۔اللہ نہ کرے کہ ایک شخص کی زندگی کو بھی کچھ ہو ۔ماڈل ٹائون کےچودہ شہید اوربانوے افراد کو لگی ہوئی گولیاں ابھی تک ہمیں بھولی نہیں۔

بے شک دھرنےمیں شامل زیادہ تر لوگ مولانا کے نظریاتی کارکن ہیں ۔مدارس کے طالب علم ہیں ۔وہ زبان سے کہیں نہ کہیں مگر سوچتے ضرور ہیں کہ سکھر سے لے کر اسلام آباد کوئی بھی رات مولانا نےاُن کے ساتھ نہیں گزاری ۔ جیسے رات کے سائے گہرے ہونے لگتے ہیں ۔ مولانا دھرنا چھوڑ کر کسی شاندار خواب گاہ تشریف لے جاتے ہیں ۔ اس سے پہلے عمران خان ہوں یا ڈاکٹر طاہر القادری حتی کہ خادم حسین رضوی تک تمام لیڈران رات کارکنوں کے ساتھ ہی گزارتے تھے ۔کینٹینر وں میں ۔کینٹینر کی روایت ڈاکٹر طاہر القادری نے ڈالی تھی۔پہلی بارانہوں نے ہی ایسا کینٹینر تیار کرایا تھا جو اسٹیج بھی تھا اور اس میں رات بھی بسر کی جا سکتی تھی ۔

بے شک مولانا کے ساتھ خاصے لوگ ہیں مگر ان لوگوں کو عوام نہیں کہا جا سکتا۔یہ نظریاتی اعتبار سے تیارشدہ افراد ہیں جو اس ملک میں ایک خاصی قسم کی حکومت چاہتے ہیں ۔ ویسے ہی جیسی انہوں نے ملا عمر کی زیرِ قیادت افغانستان میں قائم کی تھی۔ جمعیت علمائے اسلام کے منشور میں بھی وہ تمام باتیں درج ہیں جو تحریک طالبان پاکستان کے منشور میں تھیں ۔یعنی ان تمام افراد کا نظریہ وہی ہے جو طالبان کا ہے ۔ اقتدار کی یہ جنگ ریشمی رومال تحریک سے شروع ہوئی بلکہ اُس سے پہلے ۔اِن انتہا پسندوں کا یہ دھرنابھی اقتدار کےلئے ایک اورحملے ہے۔اللہ تعالی پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔

380 — مولانا کی زندگی خطرے میں ہے

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-380 | ↑ فہرست

مولانا کی زندگی خطرے میں ہے

====================

بارہ سالہ دو کزن موبائل فون پر آپس میں محوِ گفتگو تھے ۔ایک لاہور میں تھا دوسرا اسلام آباد میں ۔ لاہور والے نے کہا ۔’’ہماری تو سموک نے چھٹی کرادی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہہ دیا ہے سموک کی وجہ سےکل سکول بند ہو نگے‘‘۔اسلام آباد والا کزن بولا۔’’یہ دھرنا تو سموک سے بھی گیا گزرا ہے ،اسلام آباد میں چھٹی ہی نہیں کراسکا ۔بھلا وہ دھرنا کیا دھرنا ہے جس کی وجہ سے سکول ہی بند ہوں ۔‘‘

ویسے اس وقت دھرنے والوں پر لوگوں کو ترس بہت آرہا ہے ۔رات ایک خدارسیدہ بزرگ سے ہمکلامی کا شرف ملا۔کہتے تھے ’’

بارش میں بھیگتے ، ٹھٹھر تے، بیچارے دھرنے والے۔ ان کے،بہن بھائیوں اور خیر خواہوں کو انہیں سمجھانا چاہئے۔ اپنا موقف انہوں نے واضح کر دیا۔اب گھروں کو لوٹ جائیں۔ اپنے بیوی بچوں اور عزیز رشتہ داروں کو ذہنی اذیت سے بچائیں، خود بھی بچیں۔کب تک، جانے کب تک ،اسلام آباد کی ٹھنڈ میں بیچارے پڑے رہیں گے۔ پچھلےدھرنوں کی طرح ۔ شعور و ادراک سے محروم ، شخصیت پرست اور جذباتی ۔ عہد قدیم کے ان مزارعین کی طرح جو اپنے جاگیرداروں کی جنگیں لڑا کرتے۔‘‘ میں نے کہا ۔’’‏اُن مزارعین سے بھی بدتر ،انہیں تواُس جنگ کے عوض کچھ نہ کچھ حاصل ہو جاتا تھا

ان کی تو جو کچھ جیب میں تھا ،خرچ کرادیا گیاہے

اِن سے کچھ رقم تو پہلے ہی ’’دھرنا فنڈنگ‘‘ کے نام پر لے لی گئی تھی ‘‘

انہوں نے بڑی افسردگی سے کہا۔’’بے رحم ہوا کی زد میں بیچارے ۔۔۔۔۔ اور ان کے رہنما؟۔ یخ بستہ ہواوں سے بھی زیادہ بے رحم بلکہ سفاک ۔ اپنے اقتدار یا جذبہ انتقام کے لیے، بھیڑ بکریوں سے بدتر سلوک بندگان خدا کے ساتھ ۔ اپنے بھائیوں اور محبت کرنے والوں کے ساتھ۔ پروردگار انہیں معاف نہ کرے۔‘‘میں نے کہا ۔’’لوگ کہہ رہے ہیں مولانا نے وہ حاصل کر لیا ہے ،جو کرنا تھا‘‘۔فوراً بولے ۔’’ توقف فرمائیے۔ تھوڑا انتظار کیجئے ۔وہ سب کچھ کھو دیں گے۔ تمام تعصبات سے پاک، یہ اقبال اور قائد اعظم کا ملک ہے۔ یہاں فرقہ پرست نہیں پنپ سکتے۔‘‘

میں نے کہا ۔’’ جانثاروں کی وردی پہن کرکچھ صحافی باقاعدہ ڈیوٹی دے رہے ہیں دھرنے میں ۔‘‘بولے۔’’دھرنےکی حمایت اور حوصلہ افزائی کرنے والے اخبار نویسوں کو وہی کچھ ملے گا جو دھرنے والوں کو۔ عمران خان اور طاہر القادری کو چکمہ دینے والوں نے اب کی بار انہیں چکمہ دیا۔ فرمایا

لالچی ہمیشہ جھوٹے کے ہاتھوں لٹتا ہے۔ بیچارے مولوی صاحب ۔‘‘

میں نے پوچھا ۔’’یہ ویکی لیکس والاالزام عجیب نہیں ۔ویکی لیکس تو ایک ویب سائیٹ کا نام ہے ‘‘۔پہلے تو ذرا سا ہنسے ۔پھر انتہائی سنجیدگی کے عالم میں بولے۔’’مفتی کفایت اللہ صاحب نہ ہوتے تو باطن یوں بے نقاب نہ ہوتا

ایک چیز کو تم ناپسند کرتے ہو، حالانکہ اس میں خیر چھپا ہوتا ہے، ایک چیز سے محبت کرتے ہو، حالانکہ اس میں شر پوشیدہ ہوتا ہے

۔۔۔ بے شک خالق ہی جانتا ہے، بندہ نہیں۔عمران کی مخالفت گناہ بھی نہیں۔ دلائل کی بھی کوئی کمی نہیں ۔جھوٹ گھڑنےکی کیا ضرورت۔ یہ ضرورت کیوں پڑی کہ

ویکی

نام کا ایک آدمی ہے ، جوجمائما کا کزن ہے۔ چند سیکنڈ کی گفتگو سے مفتی کفایت اللہ شاید تاریخ میں ہمیشہ باقی رہنے والا کردار بن گئے۔ کردار کا اتنا تعلق علم سے نہیں، جتنا تربیت سے ہوتا ہے۔ سرکار صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا

مجھ سے جو محبت کرتا ہے، وہ جھوٹ نہ بولے اور خیانت نہ کرے۔‘‘۔پوچھا کہ’’یہ ویکی لیکس سے انہیں کیا تکلیف ہے ‘‘بولے ۔’’ ویکی لیکس نے بتا جو دیا تھاکہ مولوی صاحب امریکی سفیر کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے کہ وزیر اعظم بننے میں ان کی سرپرستی کی جائے۔‘‘

میں نے کہا ۔’’عمران خان کے کہنے پرسی ڈ ی اے کا عملہ دھرنے میں پہنچا ہوا ہے ۔مدد کےلئے ۔سی ڈی اے کےڈاکٹرز بھی ۔لوگ بارش ،سردی اور طوفانی ہوائوں کی آزمائش میں ہیں ‘‘وہ بولے۔’’مشہور اخبار نویس آریانا فلانچی نے ذوالفقار علی بھٹو سے کہا تھا

کردار کا پتہ اس سلوک سے چلتا ہے جو دشمن سے روا رکھا جائے۔‘‘

میں نے پوچھا ۔’’مولانا کہتے ہیں کہ وہ لوگ تین سو سال سے تحریکیں چلاتے آرہے ہیں ۔‘‘کہنے لگے ۔’’مولوی صاحب ان تحریکوں کے نغمہ خواں ہیں جو ناکام رہیں۔ سید احمد اور سید اسماعیل کی تحریک،

1857

کی بغاوت میں شامل ، لکھنو میں قتل عام کرنے والےمولوی صاحبان ، ریشمی رومال تحریک،اور تحریک طالبان افغانستان۔ کامیاب تو صرف تحریک پاکستان رہی۔ ان کے اجداد جس کے مخالف تھے۔اسفند یار، حاصل بزنجو، محمود اچکزئی اور مولانا فضل الرحمن کے والد گرامی عبدالولی خان، غوث بخش بزنجو،عبدالصمد اچکزئی اور مفتی محمود تحریک پاکستان کے خلاف تھے۔ یہ چاروں بھائی کیا چاہتے ہیں؟ اس پر مستزاد تحریک طالبان، جس نے مولوی صاحب کو گھیر رکھا ہے۔مولوی صاحب کے غبارے میں ہوا بھرنے والوں نے غور ہی نہ فرمایا کہ وہ ایک خاص مکتب فکر کے نمائندےہیں ۔پورے اس کے بھی نہیں بلکہ تحریک پاکستان کی مخالفت کرنے والے حصے کے۔ غبارے میں اتنی ہی ہوا بھرنی چاہیے، جتنی کہ وہ سہار سکے۔‘‘میں نے کہا۔ ’’مولانا نے توفوج کے خلاف بھی گفتگو کی ‘‘۔بولے۔’’مولوی صاحب کی مہم اتنی عمران خاں کے خلاف نہیں، جتنی افواج پاکستان کے خلاف ہے۔ افواج پاکستان کا اصل دشمن کون ہے؟ بھارت، اسرائیل اور انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ۔‘‘۔پھرپوچھا ۔’’لوگ کہہ رہے ہیں مولانا کی زندگی کو ’’را‘‘سےخطرہ ہے ۔پہلے کہتے تھے بھارت نے مولانا کو فنڈنگ دی ہے ‘‘کہنے لگے۔’’مولانا کو بتائے بغیر بھارتی خفیہ ایجنسی ان کے مارچ کی مدد بھی کر سکتی ہے اور ان پر حملے کی پلاننگ بھی۔ خفیہ ایجنسیاں اسی طرح کام کرتی ہیں۔ اللہ محفوظ رکھے، پہلے بھی ان پر خود کش حملے ہو چکے۔ جس طرح بھی ممکن ہو، بھارت کا ہدف پاکستان میں انتشار ہے۔‘‘

381 — بیچاری ریحام خان

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-381 | ↑ فہرست

بیچاری ریحام خان

====================

برطانوی اخبار ڈیلی میل کا تہلکہ۔۔

ریحام خان

نے جس کالج سے براڈکاسٹ جرنلزم کی ڈگری حاصل کی وہاں یہ کورس پڑھایا ہی نہیں جاتا۔اخبار کے مطابق کالج ترجمان نے کہا ہے کہ اُن کے کالج میں ریحام خان نام کی کوئی طالبہ بھی نہیں رہی۔عمران خان کی سابق اہلیہ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھ رکھا ہے کہ اُن کی

ڈگری نارتھ لِنڈ

سے کالج سے ہے

382 — میں سات ارب کی ضمانت دینے کےلئے تیار ہوں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-382 | ↑ فہرست

میں سات ارب کی ضمانت دینے کےلئے تیار ہوں

====================

حنا پرویز بٹ

کے والد اور معروف سرمایہ کار پرویز نے کہا ہے کہ نواز شریف کےلئے میں میں سات ارب کی ضمانت دینے کےلئے تیار ہوں۔ انہیں فوری لندن منتقل کیا جائے توکہ وہ جلد سے جلد صحت یاب ہو سکیں ۔اس کے ساتھ انہوں تمام پاکستانیوں نواز شریف کی صحت کےلئے دعا کرنے کی در خواست بھی کی ہے

383 — نوازشریف کےبعد اب زرداری کی باری

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-383 | ↑ فہرست

نوازشریف کےبعد اب زرداری کی باری

====================

اس وقت میڈیا آصف علی زرداری کی بیماری پر مرتکز ہورہاہے -حکومت کا موڈ بنا رہا ہے- حکومت کو موڈ بنانے کےلئے نوٹ دکھانے کی نہیں، میڈیا ہائیپ کریٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے- مجھے یقین ہے کہ تھوڑے دنوں میں ان کی بیماری بھی ان کی رہائی بلکہ امریکہ روانگی سبب بننے والی ہے-مگر یہ کام کچھ خرچ کئے بغیر ممکن نہیں -نواز شریف کے متعلق کہا جارہا ہے کہ مولانا فصل الرحمن کا پورا دھرنا ان کی طرف سپانسر کیا ہوا تھا-آصف علی زرداری کو بھی چاہیے کہ وہ نواز شریف کے نقش کف پا پر چلتے ہوئے ایسا ماحول بنائیں کہ عمران خان خود انہیں ملک سے باہر بھجوا دیں

بس اسی غلغلہ کی ضرورت ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس ایک “ شہید “اضافہ ہونے والا ہے -پیپلز پارٹی کے پاس تو بہت سے شہید ہیں البتہ شہیدوں سے بالکل محروم ہے -ایک زمانے میں نون لیگ کے پاس شہید ہوا کرے تھا جنرل محمد ضیاالحق مگر بعد میں نون لیگ اس سے بھی دستبردار ہو گئی تھی -

ویسے آج کل سچ مچ کے شہیدوں کی بھی کوئی حیثیت نہیں رہی -سانحہ ماڈل ٹائون شہید ہونے والے چودہ بے گناہوں کا ابھی تک تو رائیگاں گیا ہوا ہے -یار دوست اس بات پر بھی حیران ہیں کہ عمران خان سانحہ ماڈل ٹائون پر توجہ کیوں نہیں دے -کیا صرف اس لئے شہید ہونے والے غریب غربا تھے -

میڈیا بھی اس حوالے سے اپنا حق ادا نہیں کر رہا -آ خر بات کیا ہے -کیا اس حوالے سے مجرموں سے کوئی ڈیل ہو چکی ہے -یا کوئی بیرونی دبائو ہے -بہر حال کچھ ہے کہ وزیر اعظم بنے کے بعد عمران ماڈل ٹاون کے شہیدوں کا نام نہیں لیا-

ویسے عوام بھی رفتہ رفتہ بہرے ہوتے جارہے ہیں یا پھر ان کے کانوں میل بہت جم گئی ہے انہیں ہر بات بار بار چیخ چیخ کر یاد دلانی پڑتی ہے

384 — نیب کس کس کو گرفتار کرنے والی ہے ؟

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-384 | ↑ فہرست

نیب کس کس کو گرفتار کرنے والی ہے ؟

====================

ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے، کوئی یہ نہ سمجھے حکمراں جماعت بری الذمہ ہے، دوسرے محاذ کی طرف جارہے ہیں، یکطرفہ احتساب کا تاثر دور کردیں گے۔اب یہ دیکھنا ہوگا کہ تیس پیتس سال میں کیا کرپشن ہوئی اور یہ جو بارہ چودہ مہینے ہیں ان میں کیا کرپشن ہوئی ۔اب ڈیل ہو گی نہ ڈھیل، کسی کو این آراو نہیں ملے گا‘‘۔اور اس کا سبب بھی آپ کو معلوم ہے کہ عمران خان نے خود کہا ہے کہ میرے اردگرد موجود اشخاص میں کوئی بھی شخص جوابھی کرپشن کررہا ہے یا جس نے پہلے کرپشن کی ہے ۔اس کی گرفتاری پر مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ گرفتار ہونے والی امکانی طور جو نام لیے جارہے ہیں اس میں پی ٹی آئی کا جنرل سیکریٹری عامر کیانی ،پرویز خٹک اور پنجاب کے دو تین وزیر شامل ہیں

385 — عمران نے وزیروں کو فارغ کرنے والی لسٹ دوبارہ دراز سے نکال لی

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-385 | ↑ فہرست

عمران نے وزیروں کو فارغ کرنے والی لسٹ دوبارہ دراز سے نکال لی

====================

کوئی ایک ماہ پہلے کابینہ میں بڑی تبدیلی کی افواہیں گردش میں تھیں۔

عمران خان

نےکئی نئے وزیروں کا کہا بھی تھا کہ چین سے واپسی پر میں نئی کیبٹ کا اعلان کر رہاہوں اس میں آپ شامل ہیں۔ وہ بیچارے کافی دنوں شیروانیاں سلوا کر بیٹھے ہوئے تھے ۔عمران خان

مولانا فصل الرحمن

کے دھرنے کی وجہ تیل اور تیل کی دھار دیکھتے رہے۔ اب جیسے وہ بادلوں سے نکلے ہیں انہوں نے دوبارہ وہی کابینہ میں رد و بدل کی فائنل نکال لی ہے۔

386 — کیا عمران خان پریشان ہیں یا ان کی طبعیت ٹھیک نہیں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-386 | ↑ فہرست

کیا عمران خان پریشان ہیں یا ان کی طبعیت ٹھیک نہیں

====================

وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے لوگ سر گوشیوں میں کہہ رہے ہیں کہ کیا عمران پریشان ہیں یا ان کی طبعیت ٹھیک نہیں ۔آخر ایسا کیا ہوا ہے کہ وزیراعظم نے ہفتہ اور اتوار کیلئے سرکاری مصروفیات ترک کردی ہیں وہ یہ دوروزاپنے اہلخانہ کےساتھ بنی گالہ میں گزاریں گے۔اس دوران وہ کسی اجلاس میں شریک ہوں گے اورنہ ہی کوئی سیاسی یا سرکاری ملاقات کریں گے۔

387 — تقریر ۔ ہارون الرشید

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-387 | ↑ فہرست

تقریر ۔ ہارون الرشید

====================

بیماری اور درد کے مارے مریض کو اگر یہ خبرملے کہ اس کے بیٹے نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی ہے ۔فوراً ہی اسے ایک بہترین ملازمت کی پیشکش بھی ملی ہےتو کیا وہ شاد نہ ہوگا لیکن کیا اس سے درد اور بیماری جاتی رہے گی ؟

قطعاً اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عمران خان کی تقریر ایک شاہکار تھی ۔صرف پاکستان ہی نہیں تمام عالم اسلام کی امنگوں اور جذبات کی ترجمان۔کہا جاتا ہے کہ کسی عام سے بے گناہ آدمی کو دو تھپڑ رسید کر دئیے جائیں تو اس کے اندر کا خطیب جاگ اٹھتا ہے ۔ ممکن ہے پھر ایسی روانی سے وہ بات کرے کہ خطابت کا ہنر رکھنے والے بھی حیران رہ جائیں ۔

پندرہ برس ہوتے ہیں ٹیکسلا میں داخل ہوتے ہوئے خان کی نگاہ ان پہاڑوں پہ پڑی ،بجری بنانے والے جنہیں ادھیڑتے رہتے ہیں ۔’’یہ ۔۔۔۔‘‘چوٹیوں کی طرف اشارہ کرتے توسف سے اس نے کہا۔ایسا گہرا ملال اس کے انداز میں تھا کہ چوہدری نثار علی خان ملال میں شریک ہو گئے ۔کچھ دیراس بارے میں وہ بات کرتے رہے ۔جس طرح ایک ہی پتھر سے چوٹ کھانے والے باہم درد بٹا رہے ہوں ۔اسی طرح ایک بار بنی گالا کی پہاڑیاں اترتے ہوئے سر ِ راہ چہچہاتے تیتر پہ نگاہ پڑی تو اس کےلہجے میں گداز اتر آیا۔’’دیکھو ، یہ دیکھو ۔۔۔۔‘‘ اور اس کی بدن بولی نے یہ کہا

فطری حسن کے بغیر ، بادلوں ، بچوں ، بارشوں ، پھولوں ، درختوں اور پرندوں کے بغیر یہ دنیا ، یہ زندگی کیسی بے رنگ ہوتی ۔اپنی کتاب ’’ میں اور میرا پاکستان ‘‘میں قدرتی مناظر کا والہانہ انداز میں اس نے ذکر کیا ہے ۔ شمال کی بلندیوں پر ایک زمردیں جھیل اور اس پر تاروں بھرا آسمان۔ پھر شہر لاہور کا ماتم کیا ہے

میاں میراور علی بن عثمان ہجویری کے دیار میں کیسی فرحت بخش ہوا کبھی بہا کرتی ۔اب یہ سیمنٹ اور سریےکا ایک جنگل ہے ۔

ماحولیات کے باب میں خان کی فکرمندی سچی اور حقیقی ہے ، ظاہری اور سطحی نہیں ۔پھر پراپرٹی ڈیلرڈونلڈ ٹرمپ ایسے بےحس لیڈروں کی وجہ سےاندیشوں کے سنپولئے رینگ رہے ہیں ۔ خلقِ خدا پریشان ہےکہ کبھی یہ سنپولئے اژدھے نہ بن جائیں ۔

پچھلے دنوں سولہ برس کی ایک معصوم سی بچی ،دنیا بھر کی نگاہوں کا مرکز بن گئی ۔ماحولیات پرغیر ذمہ دارانہ موقف کی وجہ سے امریکی صدر کونفرت کی نگاہ سے اُس نے دیکھا۔ دنیا فکر مند ہے اور اس فکرمندی میں شریک ہوکر خان نے ہوش مندی کا مظاہرہ کیا ۔یہی زیبا تھا ، سلیقہ مندی کا تقاضا یہی تھا ۔کئی دوسری رہنمائوں نے بھی یہی کیا ، یہی کرنا چاہئے تھا ۔

ایسا لگتا ہے موزوں لوگوں سے مشورہ تھا ۔ترتیب بھی ٹھیک رہی ۔ پہلے ماحولیات کہ آدم کی اولاد کا دم گھٹنے لگا ہے ۔پھراسلامو فوبیا اور کشمیر ۔ بھارتی درندے دندنا رہے ہیں اور عالمی نظام تشکیل دینے والے طاقتور ملک تجارت کے گوشوارےمرتب کرنے میں منہمک۔ اس پربہترین مثال اس نے دی

کپڑے اتارنے کی بنتِ حوا کو اجازت ہے ،باوقار لباس پہنے کی نہیں ۔وہی بات جو اکبر الہ آبادی کے پیرائے میں اقبال نے کہی تھی

اٹھا کر پھینک دو باہر گلی میں

نئی تہذیب کے انڈے ہیں گندے

زندگی کی سچائیوں سے مفرور، مالی اور مادی ترجیحات میں الجھا ہوا آدمی جو گرد وپیش میں زہر گھول رہا ہے

ڈھونڈھنے والا ستاروں کی گزر گاہوں کا

اپنے افکار کی دنیا میں سفر کر نہ سکا

اپنی فطرت کے خم و پیچ میں الجھا ایسا

آج تک فیصلہ ِ نفع وضرر کر نہ سکا

سید الطائفہ جنید کا وہی قول

ازل سے ایسا ہی ہوتا آیا ہے اور ابد تک ایسا ہی ہوتا رہے گا ۔استثناکے سوا آدمی کی تر جیحات ہمیشہ ادھوری ۔

ظاہر ہے کہ تقریر کا سب سے زیادہ زوردار حصہ کشمیر پہ تھا ۔ اسی پرداد کے ڈونگرے برس رہے ہیں اور بھی کچھ دن اسی شد و مد سے برستے رہیں گے۔اکا دکا کے سوا نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے حامی چپ سادھے ہیں اورعمران خان کے جیالے حضرت مولانا فضل الرحمن پہ چڑھ دوڑے ہیں

دیکھو ، دیکھو ہمارا لیڈرعالم اسلام اور کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے اور مولوی صاحب کو دھرنے کی سوجھی ہے ۔

نون لیگ کے حامیوں میں سے ایک نے یہ کہا

عمران خان بہت اچھے وزیر خارجہ ہیں ۔ وزیر اعظم کوئی دوسرا تلاش کرنا چاہئے ۔ زیادہ مضحکہ خیز بات بلاول بھٹو نے ارشاد کی

وزیر اعظم کی تقریر مایوس کن تھی ۔مایوس کن؟ ایسا موثرخطاب خود ذوالفقار علی بھٹو نے بھی شاذ ہی کیا ہوگا ، حالانکہ وہ بہت پڑھے لکھے تھے ، زبان پہ دسترس زیادہ تھی اور مانے ہوئے خطیب ۔

عوامی ردعمل پہ سب سے زیادہ رنج شاید مولانا فضل الرحمن کو پہنچا ہویا نون لیگ کے قلمکاروں کو ۔یہ تاثر قائم کرنے پہ جو تلے تھے کہ مولانا فضل الرحمن کے باریش جانبازقلعے کی دیواریں توڑ ڈالیں گے تو فاتحانہ شریف خاندان کا لشکر اسلام آباد میں داخل ہوگا

عمران خان کی تقریر کا گہرا اور شدید تاثر مسلسل برقرار رہتا ہے یا وقت گزرنے کے ساتھ پھیکا پڑتا جائے گا۔ حکم لگانا مشکل ہے ۔ بہرحال اس میں ہرگزکوئی شبہ نہیں کہ پرسوں اسی طرح لوگوں کے دل اس نے جیت لئے جیسے انیس سو بانوے میں عالمی کپ جیتا تھا۔

ایک ایسی قوم اس پہ کیوں شادماں نہ ہو انیس سو اکہتر سے ، جواندیشوں کے سیاہ بادلوں تلے جیتی آئی ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ بھوک ، بیماری اور جہالت بڑھ رہی ہے ۔ تعلیمی ادارے تباہ ہوتے جارہے ہیں ۔سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں سے ایسے طلبا نکل رہے ہیں ،درست ہجوں کے ساتھ جو سادہ سی اردو عبارت بھی نہیں لکھ سکتے۔ سیاست اور آفسر شاہی سر سے پائوں تک کرپٹ ہو چکی ۔ایک برس میں دس لاکھ آدمی بے روز گار ہو چکے اور مزید کے بے روزگار ہونے کا اندیشہ ہے ۔گھروں کے سامنے گلیوں میں کھیلتے بچے اغوا کرلئے جاتے ہیں اور پھر ان کی لاشیں کوڑے کے ڈھیروں سےملتی ہیں ، خلق ِ خدا چیختی ہےمگر تدارک کاقرنیہ کوئی نہیں ، اندمال کوئی نہیں ۔اپوزیشن ہے کہ احتجاج اور اعتراض کے سوا کوئی اثاثہ نہیں رکھتی ، کوئی جامع منصوبہ تو کیا تجاویز تک نہیں ۔ادھر حکومت ہے کہ ٹامک ٹوئیاں مار تی رہتی ہے ۔سمندر پار روانہ ہونے سے پہلے ایک آرڈینس کے مسودے پر وزیر اعظم نے دستخط کر دئیے تھے ،جس کے تحت ڈپٹی کمشنر مقرر کئے جاتے اور ان ڈپٹی کمشنروں کواٹھارہ سو اکسٹھ کے سے اختیارات حاصل ہوتے ۔وہ تھانوں پہ چھاپے مارتے اور ضرورت پڑتی تو متبادل پولیس تشکیل دی جاتی ۔

بیماری اور درد کے مارے مریض کو اگر یہ اطلاع ملے کہ اس کے بیٹے نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی ہے ۔فوراً ہی اسے ایک بہترین ملازمت کی پیشکش بھی ملی ہےتو کیا وہ شاد نہ ہوگا لیکن کیا اس سے درد اور بیماری جاتی رہے گی ؟

388 — محبت کا شہر ’’ وینس ‘‘ بربادیوں کے نرغے میں

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-388 | ↑ فہرست

محبت کا شہر ’’ وینس ‘‘ بربادیوں کے نرغے میں

====================

اٹلی کےشہر وینس میں پانی کی سطح 187 سنٹی میٹر (چھ فٹ دو انچ) تک پہنچ چکی ہے۔ وینس کے میئر نے ایک ٹویٹ میں موسمیاتی تبدیلیوں کو ر شدید سیلاب کی وجہ قرار دیا ہے۔وینس کے ایک قریبی جزیرے میں شدید سیلاب کے نتیجے میں دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔  وینس میں شدید بارش کے باعث سیلاب آیا ہواہے،  پانی گھروں میں داخل ہوچکاہے ۔  تمام رکاوٹیں توڑ کر گرجاگھر کے تہہ خانے میں داخل ہوگیاہے۔ ایک آرٹ گیلری اور ایک تھیٹر کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں جبکہ پانچ فیریز سمیت ساٹھ کشتیوں کو نقصان پہنچا۔میئر لوگی برگنارو نے ایک ٹویٹ میں کہا ، "وینس اپنے گھٹنوں پر ہے۔پورے شہر اور اس کے آس پاس جزیروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

پانی میں تیرتا ہوا یہ شہر دنیا کے سب سے رومانٹک مقامات میں سے ایک ہیں مگر افسوس کہ اس کی عمر پوری ہو چکی ہے ۔ پانی کی سطح بھی روزبروز بلند تر ہوتی جاری ہے ۔ اور عمارتوں کے گرنے کا خدشہ بھی بڑھ رہا ہے ۔شہر کے مرکز سینٹ مارکس اسکوائر پر سیاحوں کے سوٹ کیس پانی میں تیرتے دکھائی دیے اور لوگ گھٹنوں سے اوپر پانی میں پریشان نظر آئے۔ ہوٹلوں میں گراؤنڈ فلور پر مقیم افراد کو اوپر کی منزلوں پر منتقل کرنا پڑا۔علاقے کے گورنر لوکا زائیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وینس کے قریب پہاڑوں پر شدید برفباری متوقع ہونے سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

اطالوی حکومت بہت جلد اس شہر کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے والی ہے ۔ موجودہ سیلاب میں وہاں کروڑوں یورو کا نقصان ہو چکا ہےاور خطرہ ہے کہ کسی بڑے سیلاب کے سبب یہ اربوں یورو تک پہنچ سکتا ہے ۔ اس بات پر بھی غور کیا جارہا ہے کہ سارے وینس کا دوبارہ تعمیر کیا جائے ۔یہ سارا شہر تقریباً لکڑی کا بنا ہوا ہے ا گرچہ نمک اور دیگر معدنیات ، وقت کے ساتھ ساتھ ، لکڑی میں گھس گئے ہیں اور اسے پتھر جیسی حالت میں سخت کر چکے ہیں مگر پھر بھی ہر چیز ایک عمر ہوتی ہے ۔

389 — حکومت پنجاب میں نیب کا کردار

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-389 | ↑ فہرست

حکومت پنجاب میں نیب کا کردار

====================

عثمان بزدار کے خلاف نیب کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ نیب کے جس سرکاری گواہ نے کہا ہےکہ وزیر اعلی نےاسےچھ سے زائد مرتبہ طلب کیااورلائسنس جاری کرنے کےزبانی احکامات دئیے ہیں ، اُس کے ساتھ وزیر اعلی کی ون ٹو ون ایک میٹنگ بھی ثابت نہیں ہوسکی ۔ہر موقع پر کچھ اور آفسران بھی موجود تھے جو اس بات کی تردید کرتے ہیں کہ وزیر اعلی نے اُن پر اِس سلسلے میں کوئی دبائو ڈالا۔نیب کے آفسران نے فائلیں چھان ڈالی ہیں مگر کہیں بھی وزیر اعلی کےدستخطوں سے شراب کے لائسنس کے اجراءکے کوئی احکامات موجودنہیں ۔ان کے پرنسپل سیکرٹری اور چیف سیکرٹری پنجاب کی سمریاں موجود ہیں مگر ان میں واضح پر لکھا گیا ہے کہ قانون کے مطابق لائسنس جاری کیا جائے۔

اگر لائسنس وزیر اعلی کے دبائو پر جاری کیا گیا تھا تو پھر منسوخ کیوں کیا گیا۔سچ یہ ہے کہ اس کی منسوخی وزیر اعلی کے دبائو پر ہوئی ۔جب پارٹی ہائی کورٹ میں گئی تو محکمے کے آفسران نے لائسنس منسوخ کرنے کی کوئی وجہ بتانے کی بجائے خاموشی اختیار کرلی۔جس پر ہائی کورٹ کو لائسنس کو بحال کرنا پڑا۔اگر وہ لائسنس قانونی طور پر درست جاری نہیں کیا تھا تو پھر بھی یہ معاملہ نیب نہیں دیکھ سکتی تھی ، اِس کے خلاف محکمے کو سپریم کورٹ اپیل کرنے کی ضرورت تھی جو نہیں کی گئی۔

دراصل تخت لاہور سے بہت بڑے بڑے لوگوں کے کاروبار جڑے ہیں، یہ تخت صرف سیاسی شاہی کا استعارہ نہیں ،ہر اُس شاہی کی علامت ہے ۔جسے کسی شریف، ایماندار اور دیانتدار حکمران سے خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ سیاست کے اس ایچیسن کالج میں (جس کو ہم تخت لاہور کہتے ہیں) اول تو کوئی عام آدمی یہاں داخل ہی ہو نہیں سکتا۔ اگر کوئی اہل شخص میرٹ پر ہواورووٹ کی طاقت سے داخلہ لینے میں کامیاب ہو جائے تو survival کی جنگ کا آغاز ہوجاتا ہے۔ اس کے پاس دو ہی راستے ہوتے ہیں، یا وہ ان کلاس فیلوز سے احساس کمتری کا شکار ہوجائے اور اپنا بستر باندھ کر واپس روانہ ہوجائے یا ان سے مرعوب ہو کر ان کے رنگ میں رنگ جائے۔ عثمان بزدار کاقصور یہ ہے کہ انہوں نے ان میں سے کسی بھی راستے کا انتخاب نہیں کیا۔ڈٹ گئے ۔مقابلہ کیا ۔انہوں خود کو بدلنے کی بجائے خود کو اُس طبقے کی پہچان بنا لیاجو کبھی تخت لاہور کی سیاست میں داخلے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ اس عوام کی آواز بن کر تخت لاہور والوں کو للکارا جو ہمیشہ اس شاہی طبقے کے ہاتھوں پستے رہے۔ تخت ِ لاہور گرفت کا اندازہ صرف اس بات سے لائیے کہ عثمان بزدار کو ابھی تک ’’پنجاب کلب ‘‘ نے اپنا ممبر نہیں بنایا۔لاہور شہرکے پچانوے فیصد لوگ یہ نہیں جانتے ہی نہیں ہونگے کہ پنجاب کلب ہے کیا چیز۔سویہ طبقہ عثمان بزدار کو سیاست کی اس کلاس سے خارج کروانے کیلئے ہمہ وقت مصروف ہے۔ جس دن سے وزیر اعلی نے حلف اٹھایا اور نا انصافیوں کے خلاف جہاد کا اعلان کیا۔سیاست کے تخت لاہور پر قابض لوگوں کی نیندیں اڑ گئیں۔ انہیں عثمان بزدار کی کی سادگی بھاتی ہے، نہ انکی متانت ۔کیونکہ پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والا یہ بزدار قبیلے کاسردار ان سے زیادہ وضع دار ہے اور تو اور 2 سالوں میں کروڑوں لوگوں کے دلوں میں گھر کرگیاہےجن کو یہ تخت لاہور والے دہائیوں سے بے وقوف بنا رہے تھے،سو انہیں عثمان بزدار کی ہر اچھائی ،برائی نظر آتی ہے۔ یہ ہر 6 مہینے بعد 6 مہینے کی ڈیڈلائن دینے والے دراصل اپنی ڈیڈلائن سے پریشان ہیں ۔یہ لوگ ابھی تک عثمان بزدار پر عمران خان کے اعتماد کو متزلزل نہیں کر سکے۔

میرے نزدیک عثمان بزدار پر ہوٹل کیلئے شراب لائسنس کے اجراء کا الزام، عقل والوں کیلئے نشانی ہے۔ اس سے پہلے کہ ہم قصور وار کا تعین کیا جائے ۔ اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جاری کیا جانے والا لائسنس کوئی نئی طرز کا لائسنس نہیں تھا، بیچ چوراہے پر شراب کی دکان کھولنے کا لائسنس نہیں تھا۔ پچھلے ادوار میں پنجاب کے 9 ہوٹلوں کو لائسنس جاری کئے جاچکے ہیں۔ پورے پاکستان کے تمام بڑے ہوٹلوں کے پاس یہ لائسنس موجود ہیں۔بلکہ پاکستان میں شراب بنانے کی فیکڑیوں کے لائسنس بھی دئیے جا چکےہیں ۔یہ لائسنس ضروری ہیں ۔کیونکہ غیر مسلم افراد یا باہر سے پاکستان کے دورے کیلئے آنے والے غیر مسلم افراد کو حکومت کی اجازت کے بغیرشراب فروخت کرنا قانونی طور پر جرم ہے۔ لائسنس دراصل قانون کی پاسداری کا نام ہے۔ عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر ملک میں دوسرے ممالک سے سرمایہ کاری کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا، لوگوں نے نئے کاروبار شروع کئے، ٹورزم میں پہلی مرتبہ پیش رفت ہوئی، یہ ہوٹل بھی بیرون ممالک سے آئے سرمایہ کاروں کا ایک پروجیکٹ ہے، جو ملک میں نوکریوں اور ایف ڈی آئی کا ذریعہ بنا۔ اس طرح پراجیکٹ ہی ملک کومعاشی استحکام فراہم کر سکتے ہیں ۔ رہی بات کہ کس کا قصور تھا تو اتنا تو ہر شخص جانتا ہے کہ یہ لائسنس وزیر اعلی کے دستخط سے جاری نہیں ہوتا۔ 20 ویں گریڈ کا بیوروکریٹ ہی واحد اتھارٹی ہے جو لائسنس کا اجرا کرسکے۔ اور 2018 میں جو نیب نے بیوروکریسی کے ساتھ سلوک روا رکھا، اس کے بعد کوئی بیوروکریٹ آنکھیں بند کر کے کسی کے کہنے پر تو کوئی کام کرنے والا نہیں۔ یہاں جائز کام کیلئے بیوروکریسی انتہائی سوچ سمجھ کر فیصلے لیتی ہے جو اچھی علامت ہے۔ بے لگام فیصلوں سے ماضی کی حکومتیں بہت نقصان اٹھا چکی ہیں ۔ تو کیا کوئی ڈی جی کسی حکمران کے کہنے میں آکر اپنا کیریئر تباہ کرنے کی غلطی کرسکتا ہے؟ البتہ جہاں آپ بیوروکریسی کو ڈرا دھمکا چکے ہیں وہاں بغض ِبزدار میں اس کیس کو بنیاد بنا کر آپ کاروباری حضرات کو، سرمایہ کاروں کو جو پیغام دے رہے ہیں اس کا ازالہ شاید ممکن نہ ہو۔

پنجاب میں نیب کی کارکردگی پر بھی بہت سوالات اٹھ رہے ہیں ۔پنجاب حکومت کے وزراءعلیم خان اور سبطین کو گرفتار کیا گیا مگر کچھ ثابت نہیں ہوا ۔انہوں نے کئی ماہ بے وجہ جیل میں گزارے ۔اب وزیر اعلی کی پیشیاں شروع کر دی گئی ہیں اور ثبوت کوئی نہیں ہے ۔ نیب پنجاب پرمیر شکیل الرحمن کے حوالے بھی الزام آرہا ہےکہ اُس کی وجہ سے پاکستان کی سب سے بڑی صحافتی شخصیت مسلسل جرم ِ بے گناہی کی سزا کاٹ رہی ہے ۔ڈی جی نیب پنجاب انتہائی ایماندار ہیں ۔میرے خیال میں موجودہ صورتحال میں انہیں مستعفی ہو جانا چاہئے یا چیئرمین نیب کے غلط احکامات ماننے سے انکار کر دینا چاہئے ۔نیب کو موجودہ قوانین کے مطابق کسی بھی وزیر ، ایم این اے یا ایم پی اے کے خلاف چیئرمین نیب کے احکامات کےبغیر کوئی مقدمہ نہیں چلا جا سکتا۔

390 — مذاکرات کا سایہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-390 | ↑ فہرست

====================

مذاکرات کا سایہ

منصور آفاق

کوٹ لکھپت جیل کی دیواروں سے گونجتی وہ آوازیں، جو ظاہراً خاموش لگتی ہیں، دراصل وقت کی سب سے بلند صدا بن کر ابھری ہیں۔ایک ایسا خط، جس پر ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، سینیٹر اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کے دستخط ثبت ہیں، گویا وہ محض سیاہی نہیں، بلکہ ایک عہد کا آئینہ ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو قید کے کرب میں بھی ملک کی سیاسی نبض کو تھامے کھڑے ہیں، اور جنہوں نے ایک مشترکہ قرارداد کی شکل میں یہ اعلان کیا ہے کہ وہ فوری، بےشرط اور بامعنی مذاکرات کے علمبردار ہیں۔ وہ جو پس دیوارِ زنداں بھی سنجیدگی اور تدبر کے ساتھ سیاست کو نئی جہت دینا چاہتے ہیں، انہوں نے مکالمے کا دروازہ وا کرنے کی بات کی ہے۔نہ کسی سودے بازی کی صورت میں، نہ کسی جھکی گردن کے ساتھ، بلکہ ایک ایسے وقار کے ساتھ جس میں جمہوریت کے خواب ابھی تک روشن ہیں۔

میرے نزدیک، یہ تحریر کسی بےبسی کی علامت نہیں، بلکہ وہ طغیانی ہے جو معاشرے میں سرایت کرتے ہوئے غیرجمہوری رویوں کو للکارتی ہے۔ یہ خط ہتھیار ڈالنے کی نہیں، قلم اٹھانے کی علامت ہے۔ایسا قلم جو زنجیروں کی زنگ آلود دیوار پر نئی تاریخ رقم کرتا ہے۔ یہ اس عزم کی بازگشت ہے جو قید و بند کی صعوبتوں کے باوجود قومی مکالمے کو نفرت سے نہیں، تدبر سے لکھنا چاہتا ہے۔ گویا وہ کہہ رہے ہوں

اگر کوئی راستہ بچا ہے، تو وہ صرف بات چیت کا ہے، اور اگر کوئی سچ بچا ہے، تو وہ صرف جمہوریت کا ہے۔ کچھ لوگ اس خط کو یوں بھی دیکھتے ہیں کہ کمرہ سیاہ تھا، جیسے وقت کے جسم پر تاریخ نے کوئی داغ چھوڑ رکھا ہو۔ باہر گرمی نے اینٹوں کو دہکا رکھا تھا اور اندر، کوٹ لکھپت جیل کی دیواروں میں ایک ایسی بازگشت گونج رہی تھی جو صرف سیاسی قیدیوں کو سنائی دیتی ہے۔ وہ پانچ آدمی، جنہیں ایک زمانے میں ریلیوں کے ہجوم اٹھائے پھرتے تھے، آج اپنی خواہش کو سادہ کاغذ پر منتقل کر رہے تھے

مذاکرات۔ مکالمہ۔ مداخلت۔

یہ صرف ایک خط نہیں —یہ ماضی کی شعلہ بیانی کے بجائے، حال کی خاموش التجا بھی ہے۔ اور اس خط پر وہ سب دستخط ثبت ہیں جن کے ناموں کے ساتھ ’رہنما‘ کا لاحقہ آتا ہے ۔یہ الگ بات ہے کہ ، اب صرف ’قیدی‘ لکھا جاتا ہے ۔ بے شک کہانی رُخ بدل سکتی ہے مگر سب سے غور طلب بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی میں

بات صرف ایک شخص کی ہے، صرف اسی کے لفظ پی ٹی آئی کا بیانیہ ہیں

۔ وہ شخص جو جیل کی دیواروں کے بیچ بھی، ایک ایسا مرکز ہے جس کے گرد پی ٹی آئی کی سیاست کے تمام سیارے گردش کرتے ہیں۔بے شک ان پانچ رہنماؤں کی جانب سے جاری کیا گیا خط، جمہوریت کے دھاگے کو جوڑنے کی ایک کوشش ضرور ہے، مگر یہ دھاگہ، جب تک عمران خان کی مہر سے نہ بندھا ہو، تب تک سیاست کی پوشاک نہیں بن سکتا۔نون لیگ کے کچھ سینئر رہنمابھی یہی سمجھتے ہیں کہ مذاکرات ناگزیر ہیں۔سیاسی جماعتوں کی بات چیت کے بغیر جمہوریت، صرف ریت پر لکھی ہوئی تحریر ہے۔خواجہ سعد رفیق بھی اس خط کو

دانشمندانہ اقدام

کہتے ہیں۔ ان کے خیال میں اگر دشمن ممالک بات چیت ہو سکتی ہے تو ملک کی سیاسی قوتوں میں کیوں نہیں ۔

پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح افہام و تفہیم کے پل پر کھڑی ہے، مگر نہ دریا پرسکون ہے، نہ فضا میں اعتماد کا رنگ۔ حکومت چاہتی ہے کہ بات چیت ہو، اور اس میں صرف سیاست کی نہیں، اصول کی بات ہو۔ ایسا جمہوری ضابطۂ اخلاق طے کیا جائے جو بار بار کی اس خندق بازی کو روکے، اس خستہ نظام کو تھامے۔لیکن سوال پھر وہی ہے ۔کیا یہ سب کچھ عمران خان کی رہائی کے بغیر ممکن ہے۔ایک سوال یہ بھی ہے ایک قیدی اگر بات کرے تو کس سے کرے ،پھر کس زبان سے کرے ۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان ماضی سے نہیں سیکھتا۔لیکن اس وقت ہمارا یہ مسئلہ نہیں کہ وہ سیکھتا ہے یا سکھاتا ہے ۔ مسئلہ یہ ہےکہ بات اس کے لبوں کی حرکت پر رُکی ہوئی ہے۔ایک سوال یہ بھی ہے کہ کیاقوم اُس کے اشارے کی منتظر ہے۔ کیا سات سو دنوں سے جیل میں پڑے ہوئے شخص کی خاموشی کسی بڑے طوفان کی تمہید بن سکتی ہے۔

لوگ پوچھتے ہیں کہ عمران خان کی رہا ہوا تو وہ کیاکرے گا ،کیا کوئی تحریک چلائے گا۔عوام کے گھروں سے باہر نکال لائے گا۔حکومت کو کام کرنے سے روک دے گا ۔میرے خیال میں وہ غلط سوچتے ہیں ۔وہ جمہوریت اور انصاف پر یقین رکھتا ہے ۔اس نے تو اپنی پارٹی کا نام تحریک انصاف رکھا ہوا ہے اگر اسے رہا کیا جاتا ہے تو وہ خود مذاکرات کی طرف قدم اٹھانے والا پہلا آدمی ہوگا۔

بے شک مذاکرات بہت ضروری ہیں ، ان کی ضرورت پی ٹی آئی کے لوگوں سے زیادہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کو ہے ۔کیونکہ ان دونوں کا وجود بھی جمہوریت کے ساتھ جڑا ہوا ہے ۔ خدا نخواستہ یہ ڈری سہمی ہوئی جمہوریت بھی ختم ہو گئی تو پھر کیا ہوگا۔پی ٹی آئی اور اس کی لیڈر شپ کے ساتھ تو جو کچھ ہونا تھا وہ ہوچکا ہے مگرصاحبانِ اقتدار بھی جمہوریت کے ہی نام لیوا ہیں ۔پیپلز پارٹی نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر جمہوریت کو سب سے بڑا انتقام قرار دیا تھااور نون لیگ ووٹ کی عزت کےلئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔ ان دونوں پارٹیوں کی زندگی صرف اور صرف پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں ہے

391 — مذاکرات کا سایہ

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-391 | ↑ فہرست

مذاکرات کا سایہ

====================

کوٹ لکھپت جیل کی دیواروں پر وقت کے سائے جھکے ہوئے ہیں۔ وہاں کی اینٹوں میں خاموشی نہیں، ایک بے آواز چیخ محفوظ ہے — وہ چیخ جو اقتدار کے شور میں دب گئی مگر سچ کی طرح زندہ ہے۔ انہی دیواروں کے بیچ سے ایک

نکلا ہے، جو قید کے کمرے میں لکھا گیا مگر پورے عہد کے لیے پیغام بن گیا۔ اس خط پر

ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، سینیٹر اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، اور میاں محمود الرشید

کے دستخط ثبت ہیں — وہ دستخط جو محض نام نہیں بلکہ قربانی کے استعارے ہیں۔ یہ تحریر شکست کی نہیں، شعور کی علامت ہے؛ یہ فریاد نہیں،

سیاسی اخلاق کی آخری صدا

ہے۔ ان رہنماؤں نے بند دروازوں کے پیچھے بھی

مکالمے

کا در کھولنے کی بات کی ہے، اور یہ اعلان کیا ہے کہ جمہوریت کو زندہ رکھنے کا واحد راستہ بات چیت ہے، ضد نہیں؛ اتحاد ہے، انتقام نہیں۔ یہ وہ صدا ہے جو زنجیروں میں بھی وقار سے گونجتی ہے — ایک ایسا وقار جو کسی حکومت کے دستِ قلم سے نہیں مٹایا جا سکتا۔

یہ خط ان پانچ قیدیوں کے دلوں سے نہیں،

عمران خان کی خاموشی کے پس منظر سے

نکلا ہے۔ وہ خاموشی جو سات سو دنوں سے پاکستان کی فضا میں ایک بھاری سوال بن کر لٹک رہی ہے۔ آج بھی پی ٹی آئی کی سیاست کا مرکز وہی ایک شخص ہے — وہ شخص جو قید میں بھی سیاست کے تمام سیاروں کا محور ہے۔ بے شک، ان رہنماؤں کا خط جمہوریت کے دھاگے کو جوڑنے کی کوشش ہے، مگر یہ دھاگہ جب تک عمران خان کے

عزم کی مہر

سے بندھا نہ ہو، اس سے کوئی لباس نہیں بن سکتا۔ نون لیگ کے سینئر رہنما —

خواجہ سعد رفیق

سمیت — خود کہتے ہیں کہ اگر دشمن ممالک مکالمے کی میز پر آ سکتے ہیں، تو سیاسی قوتوں کے درمیان گفت و شنید کیوں ناممکن ہو۔ پیپلز پارٹی بھی، اپنی روایت کے مطابق،

افہام و تفہیم کے پل

پر کھڑی ہے؛ مگر دریا اب بھی بےاعتماد ہے، فضا اب بھی دھوئیں سے بھری ہوئی۔

سچ یہ ہے کہ اگر سیاست کی سڑک پر اب بھی کوئی چراغ جل سکتا ہے، تو وہ

بات چیت

کا چراغ ہے۔ یہ جمہوریت کی وہ آخری سانس ہے جس پر ابھی ایمان باقی ہے۔ پی ٹی آئی اور اس کی قیادت نے جو کچھ سہہ لیا، وہ تاریخ کا حصہ ہے — مگر صاحبانِ اقتدار کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ بھی اسی جمہوریت کے امین ہیں، جس کے بگڑنے سے سب کے ہاتھ خالی ہو جائیں گے۔ اگر اس ملک میں سیاست کے مکالمے ختم ہو گئے، تو اقتدار کا شور بھی بے معنی ہو جائے گا۔ بے نظیر بھٹو نے کہا تھا، “جمہوریت سب سے بڑا انتقام ہے” — اور نواز شریف نے “ووٹ کو عزت دو” کا نعرہ اسی یقین سے بلند کیا تھا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ یہ دونوں نعرے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامیں، اور سیاست کو تصادم نہیں،

تحمل اور تدبر

کے راستے پر لائیں۔

یہ خط دراصل تاریخ کی وہ ہچکی ہے جو رکنے کا نام نہیں لیتی۔ اس میں جو الفاظ لکھے گئے ہیں، وہ شاید کل کسی نئی صبح کی تمہید ہوں۔ شاید یہی وہ لمحہ ہو جہاں جمہوریت، ایک بار پھر، اپنی آنکھیں کھولنے والی ہے۔ اور اگر ایسا ہوا — تو کوٹ لکھپت کی دیواروں پر قید نہیں،

روشنی کے نشان

ہوں گے۔

392 — کھدائی کا رومانس

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-392 | ↑ فہرست

⚠️ چیک نوٹ: یہ اندراج عام کالم نہیں ہے — مکمل کتاب — اس کالم کی جگہ پوری کتاب آ گئی ہے۔ پوری کتاب/ناول/فیصلہ اس کتاب میں شامل کرنا کتاب کا حجم بگاڑ دیتا ہے، اس لیے یہاں اس کا آغاز اور خلاصہ دیا گیا ہے۔ مکمل متن الگ کتاب کے طور پر mansoorafaq.net پر لگایا جائے۔

کھدائی کا رومانس

====================

کھدائی کا رومانس

پیش لفظ

اور بار بار دنیا مسٹر ہاورڈ کارٹر اور لارڈ کارناروون کی توتنخمین کے مقبرے جیسی دریافت سے ہلچل مچا رہی ہے۔ اگلے صفحات میں میں نے کھدائی کے کچھ رومانس کو ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے، ان لوگوں کی دلچسپ کہانی سنانے کی کوشش کی ہے جو صحرائی مقامات پر گئے اور طویل عرصے سے کھوئے ہوئے شہروں اور قدیم بادشاہوں کے افسانوی خزانے کو کھود لیا۔ ماضی کی رونقوں سے پردہ اٹھانے میں اپنا کردار ادا کرنے والے ذہین انسانوں نے اس موضوع پر بہت سی جلدیں لکھی ہیں جو ان کے دل کے قریب ہے اور اگر اس کتاب کو بند کرنے کے بعد قاری اور طالب علم ان کو تلاش کرنے کی خواہش محسوس کریں تو میں مطمئن ہو جائے گا. آخر میں، میں میجر کینتھ میسن، ایم سی، آر ای، دی برٹش سکول ایتھنز، اور برٹش میوزیم کے ٹرسٹیز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے مجھے اس جلد میں مختلف مثالیں استعمال کرنے کی اجازت دی۔

ڈیوڈ ماسٹرز۔

1923.

[صفحہ ix]

مشمولات

باب اول

صفحہ

روزیٹا پتھر کی کہانی — یہ فرانسیسیوں نے کیسے پایا اور برطانیہ کے قبضے میں چلا گیا — قدیم مصریوں کی حیران کن تصویری تحریر جسے کوئی نہیں پڑھ سکتا تھا — انگریز طبی آدمی، ڈاکٹر ٹی ینگ، جس نے شروع کیا۔ روزیٹا اسٹون سے راز کو پھاڑ دیں، اور فرانکوئس چیمپولین کا حیران کن کام، جس نے پہلی ہیروگلیفک لغت تیار کی

باب دوم

مصر کے کھنڈرات — وہ لوگ جو ماضی کی رونقیں ہمارے سامنے لانے کے لیے اپنی آنکھوں کا استعمال کر رہے ہیں — پیپرس، پرانے زمانے کا کاغذ، اور اسے کیسے بنایا گیا — مٹی کے برتنوں کے ٹکڑے جس کا وزن ان کے سونے میں ہے۔ وہ کیلنڈر کے طور پر کیسے کام کرتے ہیں - دیسی چوروں کی چالاکی

باب سوم

توتنخامن کے مقبرے کو تلاش کرنے کے لیے 70,000 ٹن ملبے کو منتقل کرنا — بیکار میں کھودنے کی خوفناک یکجہتی — ایک خوش قسمت فیصلہ جس کی وجہ سے توتنخامن کے شاندار خزانے کی دریافت ہوئی — پروفیسر فلنڈرز پیٹری کی ذہانت، اور اس کی عظیم تلاش جسے فرانسیسیوں نے ابیلوڈوکس میں اوور کر دیا۔ کریٹن برتن کا راز

باب چہارم

[صفحہ ایکس]

نشانیاں جو انسانوں کو بتاتی ہیں کہ کہاں کھودنا ہے- مصر کی شاندار آب و ہوا، جو چیزوں کو تقریباً ہمیشہ کے لیے محفوظ رکھتی ہے- نیل کی پوجا کیوں کی جاتی تھی- سالانہ سیلاب اور انہیں قدیم زمانے کے لوگ کیسے دیکھتے تھے- کلیوپیٹرا کی سوئی کی عجیب و غریب مہم جوئی- کافر جو عیسائیوں کی توقع رکھتے تھے۔ تعلیمات

باب پنجم

قبریں جو تاریخ رقم کرتی ہیں—مصری تہذیب کا عظیم دور—مٹی جو ایک کہانی بیان کرتی ہے—مصر کے پہلے بادشاہ—مقبروں کا رومان—مردوں کی کتاب جس میں کچھ مسیحی احکام ہیں—قدیم کاتبوں کی نرمی

باب ششم

اہرام کے عجائبات — ان کے گرد موجود اسرار اور ایک سادہ وضاحت — اہرام کیسے بنائے گئے — 6000 سال پہلے رہنے والے معماروں کی حیرت انگیز درستگی — آخر کار چوروں کو ملنے والا خفیہ دروازہ — کیوں اہرام مصر کے طاعون میں سے ایک تھے— گریٹ اسفنکس کا مسئلہ - میمنن کی کولوسی جو حفاظت کرتا ہے۔ غائب مندر

… مکمل متن الگ اشاعت میں — مکمل کتاب — اس کالم کی جگہ پوری کتاب آ گئی ہے …

393 — آقاقافا

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-393 | ↑ فہرست

⚠️ چیک نوٹ: یہ اندراج عام کالم نہیں ہے — مکمل ناول — آقا قافا۔ پوری کتاب/ناول/فیصلہ اس کتاب میں شامل کرنا کتاب کا حجم بگاڑ دیتا ہے، اس لیے یہاں اس کا آغاز اور خلاصہ دیا گیا ہے۔ مکمل متن الگ کتاب کے طور پر mansoorafaq.net پر لگایا جائے۔

آقاقافا

====================

آقاقافا

ناول

منصور آفاق

آہستگی سے اُس نے مرانام لے لیا

پسندیدگی کی پہلی گھنٹی

بریڈفورڈ کازندہ جسم برف کے سفید کفن میں لپٹا ہواتھا۔کہیں کہیں کوئی کالی گاڑی سیاہ پرندہ کی طرح پھڑپھڑا تی تھی تو شہر کی مردہ پیشانی پر ہلکی سی شکنیں نمودار ہوتی تھیں ۔عرصہ کے بعد اتنی برف گری تھی ۔موسمیات کی مشینوں کے اندازے غلط ہو گئےتھے ۔سڑکوں اورگلیوں میں نمک چھیڑکا نہیں جا سکا تھا۔سوایکسیلیٹر دینے سے گاڑیوں کے ویل ایک ہی جگہ برف میں گھومنے لگتے تھے۔برف باری پچھلی رات سے ہورہی تھی ۔نرم نرم گالے تہہ در تہہ اپنی ضخامت بڑھاتے جارہے تھے۔ کہیں کسی کالے پرندے کی پھڑپھڑاہٹ سے دم بھر کو منظر کی یک رنگی چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر تی تھی اور بریڈ فورڈ کی آرٹ گیلری میں کسی بلیک اینڈ وائٹ پینٹنگ کا اضافہ ہوجاتا تھا۔

میرےکاروباری شریک ورما کی بیگم روناکی ایک امریکی دوست اورامضطرب تھی ۔وہ ٹیمپا سے بریڈفورڈ آئی تھی ۔ قدیم کیتھیڈرلز پر تحقیق کررہی تھی ۔بریڈفورڈ کیتھیڈرل کا سربراہ بشپ جارج کک میرا جاننے والا تھا ۔اس لئے مجھے اسے ساتھ لے کر جانا تھا۔ویسے بھی سونے جیسی رنگ والی اور سیاہ زلفوں والی اِس امریکی حسینہ کی رفاقت کسے خوش نہ آتی۔بشپ سے وقت مقررتھا ۔اورا کو اگلے دن واپس جانا تھا اُس کا اضطراب فطری تھی ۔وہ ورما کے گھر مقیم تھی ۔ پاس ہی میرا فلیٹ تھا ، صبح صبح میں یہاں آ گیا تھا۔ کیتھیڈرل تقریباًڈیڑھ میل کے فاصلے پر تھا۔میں نے پیدل جانے کا اعلان کیا تو اورانے اپنے نفیس سینڈلز کی طرف دیکھا۔جن پر روشنی منعکس کرنے والے موتی جڑے تھے ،ورما کی بیگم اپنے لانگ بوٹ نکال لائی ،اورا انہیں دیکھ کر کھل اٹھی۔اس نے اپنی ٹانگوں پر دبیزلیگز چڑھا لیں اور لانگ بوٹ پہن لئے ۔پھرہم دونوں لمبے کوٹ پہنے،چھتریاں اٹھا ئے ،برف باری ہی میں ساوتھ فیلڈ سکوائرسے نکلے اورلمب لین پر آگئے وہاں سے ویسٹ گیٹ کی طرف چل پڑے ۔برف میں پائوں دھنستے تھے ۔اورا کو تحقیق کا جنون تھا اورمیرے لاشعور میں شاید اورا۔میں نے بائیں کی عمارت کی طرف اشارہ کیااور کہا ۔’’یہ جو مکان ہے یہاں کتابیں مکین ہیں ۔‘‘ اس نے اپنی لمبی گردن گھماتے ہوئے کہا ’’ یعنی یہ لائبریری ہے ‘‘ ۔میں نے جواب دیا’’ ہاں اس میں سیکڑوں قلمی نسخے بھی ہیں ‘‘۔اس نے ذرا سا آہستہ ہو کر پوچھا ’’کیا انہیں دیکھا جا سکتا ہے ‘‘میں نے کہا ۔’’یہ تمہارے کسی کام کے نہیں ،عربی ، فارسی اور اردو زمیں ہیں ‘‘ وہ برف میں دھنسے ہوئے پائوں کو نکالتے ہوئے بولی ’’یہاں کس نے جمع کر رکھےہیں ۔انہیں تو برٹش لائبریری میں ہونا چاہئے ‘‘۔میں نے کہا ’’یہ پیرسید معروف حسین نوشاہی کے ذاتی مخطوطات ہیں ‘‘۔تھوڑا سا آگے آئے تو ایک بہت بڑی مسجد تھی اس نے دیکھ کرحیرت سےکہا ۔

خوبصورت ،بہت دلکش گنبدہے۔مجھے گنبد بہت اچھے لگتے ہیں‘‘۔ میں نے اسکی بھرپورجوانی پرطائرانہ نظر ڈالی اورکہا۔۔ ’’میں جب یہاں آیا تھا ، یہ سٹرک ریڈ لائٹ ایریا کے طور پر استعمال ہوتی تھی ۔جگہ جگہ جسم فروخت ہوتے تھے پھر اِس کی قسمت بدل گئی ۔یہاں پاکیزگی کی خرید و فروخت شروع ہو گئی ۔یہاں مسلمان آباد ہو گئے ۔مسجدیں اور لائبریریاں بن گئیں ‘‘ ۔ہم ویسٹ گیٹ سے ہوتے ہوئے کریک گیٹ تک آئے ۔ٹاون سنٹر میں داخل ہو گئے ۔بولٹن روڈ پکڑی اور سٹول ہل پر پہنچ گئے ۔اب کیتھیڈرل کی سیڑھیاں ہمارے پائوں میں تھیں۔اوراکا چہرہ کھِل اُٹھا ۔ مجھ پراچٹتی سی نظر ڈال کربولی ۔ ’’ارے یہ تو گوتھِک فنِ تعمیر کے شاہکارہے ۔ یہ آبنوسی محرابی دروازہ دیکھ رہے ہو ۔اِسے اوپر سے کیسی ہنرمندی کے ساتھ نوکدار بنایا گیا ہے ۔ مجھے تو اپنی تحقیق مکمل ہوتی نظر آتی ہے ۔‘‘ مگر میں اُس پندرہ سالہ بچی کی طرف متوجہ تھا جو اپنی چھتری کی نوک سے برف پر

I am in love

لکھ چکی تھی اوراس کے ساتھ دل بنا رہی تھی۔ اوراآگے بڑھ گئی ۔میں نے تیزی سے تین سڑھیاں اکٹھی عبور کیں کہ اس کے ساتھ چل سکوں ، قریب پہنچا تو پائوں پھسل گیا ۔سنبھلنے کےلئے اُسی کا سہارا لینا پڑا۔ موسم سرد تھا ۔ کیتھیڈرل کے وسیع دالان میں اُگے سرو برف سے ڈھکے تھے ۔کیتھیڈرل سُرخی مائِل بھورے پتھر سے تعمیر شدہ تھا ۔اُس کی قصرایسی شانِ بے نیازی فضا کو اور بھی پُر اسرا بنا رہا تھا ۔ ابھی مرکزی دروازے تک کچھ سیڑھیاں عبور کرنی تھیں ۔ مگر اُس کی رنگین شیشوں سے آراستہ کھڑکیاں ہمیں باہر روک ہی تھیں ۔بڑی بڑی کھڑکیوں کے چمکتے شیشوں پربنائے گئے سیکسن دور کےجنگجو تھے ، سرخ، سبز اور نارنجی شیشوں کی آرائش سے عیسائیت کے مرکزی کرداروں کو اُبھارا گیا تھا ، کہیں صلیبیں جھلک رہی تھیں ۔شایداورا کےساتھ میں بھی اس خاموش داستان کے سناٹے میں جھانکنے لگا تھا۔تحقیق کے آئینے نے مجھے اپنی طرف متوجہ کر لیاتھا۔اوراکی آواز سنائی دی ۔’’یہ رنگین شیشوں سے سجی کھڑکیاں مختلف حوالوں سے پہچانی جاتی ہیں ۔ یہ دیکھو سٹینڈ گلاسس سے بنی یہ بڑی سی گول کھِڑکی یہ روز وِنڈو کہلاتی ہے ۔یہ کیتھرین وِنڈو ہے اور سینٹ نیٹیلی کے حوالے سے نیٹیلی وِنڈو بھی ۔ سینٹ نیٹیلی کو تاروں والے پہیےسے باندھ کرمار دیا گیا تھا۔ ‘‘اورااپنی تحقیق سے میرے علم میں اضافہ کررہی تھی ۔ اچانک پلٹ کر میری آنکھوں میں دیکھتے ہوئے بولی۔’’تم کہیں بور تو نہیں ہورہے میری باتوں سے ۔‘‘ میں خود تو اسے اِس کیٹھیڈرل تک لے کر آیا تھا میں کہاں اُکتا سکتا تھا ۔میں نے کہا۔ ’’ ارے نہیں میں تو بدِلچسپی سے سن رہا ہوں ۔ اوراتم میری معلومات میں وسیع کررہی ہو ۔آنکھوں کو کشادگی دے رہی ہو۔ میں تمہارا شکرگزار ہوں۔یہ خوبصورتی جو تمہارے ہونے سے ہے۔پہلے کہاںمیسرتھی‘‘ ۔میں اورا کے کچھ اور قریب ہوگیا۔ اُسے کچھ تسلی ہوئی ۔ وہ گفتگو کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بولی ۔ ’’یہ سٹینڈ گلاس سے آرائشی کھڑکیوں کی ابتدا قدیم روم سے جاملتی ہے ۔

اس کی سب سے قدیم مثال جرمنی میں بیویریا کے قلب میں ایستادہ آگسبرگ کیتھیڈرل میں موجود ہے جِس کی کھڑکیوں میں مختلف انبیاءکی تصاویر بنائی گئی ہیں ۔جوگیارہویں صدی کی آخری دھائی میں بنایا گیا تھا ‘‘

میں نے اسے کہا۔’ ’مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے تم مجھے تمام کیتھیڈرلز کی سیر پر اُکسا رہی ہو ۔یہ جو انبیا کی تصویریں بنائی گئی ہیں میں انہیں درست نہیں سمجھتا ‘‘ ۔کہنے لگی ۔ ’’شیشوں کی یہ آرائشی کھڑکیوں میں یہ تصویریں اُن لوگوں کوانجیل کے مطالعہ کے مواقع فراہم کیا کرتی تھیں جو بڑھے لکھے نہیں ہوتے تھے ۔یاغربت کے سبب انجیل تک اُن کی دسترس ممکن نہیں تھی۔ اُس زمانے میں زیادہ تر لوگ گوسپلز کے قصے نہیں پڑھ سکتے تھے کیونکہ وہ لاطینی زبان میں تھے ،اس طرح اشکال سےانہیں اپنےعقیدے کی سمجھ آ جاتی تھی ،یہ کام مڈل ایجزسے شروع ہوا اورگذشتہ صدی تک چلا آیا ۔ وہ دیکھو اُس کھڑکی سےسینٹ پیٹرک کا حوالہ صاف دکھائی دےرہا ہے ۔ تمہیں معلوم ہے ۵۲ مئی ۹۷۹۱میں امریکہ میں سینٹ پیٹرک کیٹھیڈرل کی اوپننگ ہوئی تو ایک اخبار نے اِس کےلئے یہ کہا تھا “

The noblest temple ever raised in any land to the memory of Saint Patrick, and as the glory of Catholic America.”

تمہیں موقع مِلے تو وہاں ضرور جانا یہ کیٹھیڈرل نیو یارک شہر کے فِفتھ ایوینیو میں واقع ہے ۔ ‘‘

اوراکی زبان رکی نہیں ، وہ میری طرف دیکھتے ہوئے مسلسل اپنی تحقیق کے دریچے مجھ پر وا کرتی رہی ۔ہم جب بشپ کے کمرے میں پہنچے تویہ سلسلہ رکا ۔وہ وہاں ہمارا منتظر تھا ۔جارج کک نے اوراسے ہاتھ ملاتے ہوئے میرے طرف دیکھ کر کہا ’’یہ تمہارا دوست بہت غیر معمولی باطن رکھنے والا نوجوان ہے ۔مجھے بہت پسند ہے ‘‘۔ اورا نے میری طرف دیکھا اور زیرِ لب مسکرائی اور آنکھوں سے کہہ گئی ۔’’پسند آئے ہو ‘‘۔کیٹھیڈرل اور دل میں اُسی لمحے گھنٹیاں بجنے لگیں۔

مجھے پسند ہے عورت ، نماز اور خوشبو

صبحِ وصال کی پہلی شام

موسم پر معمولی سی گفتگو ہوئی ۔اورا نے برف کی سفیدی میں لپٹے ہوئے مکانوں کو جناب ِ عیسیٰ کی زبان میں صدوقیوں اور فروسیوں کی سفیدی پھری قبریں قرار دیا۔میں نے چمینوں سے نکلنے والے دھویں کا مرثیہ کہا ۔یعنی ماضی کے مزاروں پر دئیے جلائے ۔جارج نے مسکراتے ہوئے گرم گرم کافی ،کافی مشین سے نکالی اور ہمارے سامنے رکھ دی اوربولا۔’’میں نے اِس یخ بستگی کی رُت میں برازیلن کافی کی خوشبوداربھاپ سے آپ کا استقبال کیا ہے ۔‘‘اس کے بعد ہم تینوں دفتر سے نکلے اور کیتھیڈرل دیکھنے لگے ۔بشپ ایک ایک چیز کے متعلق بتا جارہا تھا اور اورااپنی نوٹ بک پر نوٹس بناتی جارہی تھی ۔میں دل ہی دل میں جارج بشپ کی علمیت کا اعتراف کررہا تھا ۔ہوتے ہوتےہماری گفتگو براہیمی مذاہب کے موضوع تک پہنچ گئی ۔اوراکہنے لگی

اسلام ، یہودیت ، اور عیسائیت ،یہ تینوں براہیمی مذاہب ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں ۔ہم وہاں مشی گن میں ایک ’’ہائوس آف براہیم ‘‘ بنارہے ہیں ۔ ہمیں ایک ہونے میں کیا مسئلہ ہے ‘‘میں نے ہنس کر کہا ۔’’جو مسئلہ تمہیں ہمارے ساتھ ہے وہی مسئلہ یہودیوں کو تمہارے ساتھ ہے اور جو مسئلہ ہمیں تمہارے ساتھ ہے وہی مسئلہ تمہیں یہودیوں کے ساتھ ہے ‘‘۔ وہ کہنے لگی ’’ ہم اس وقت بریڈفورڈ ایک کیتھیڈرل میں ہیں ۔یہاں بے شمار مساجد بھی ہیں ۔یقیناً قرب و جوار کوئی سینی گال بھی ہوگا۔۔یہ تینوں بھی آپس میں مکالمہ کرتے ہونگے ۔یہ ایک بین المذہبی اور بین الثقافتی معاشرہ ہے۔ تینوں عالمگیر مذاہب کے بیچ جتنی قربتیں یہاں ہیں کہیں اور کم ہونگی ۔ہمیں اس معاشرت کوپوری دنیا میں پھیلانا چاہئے ‘‘۔ جارج بشپ بولا۔’’بے شک رواداری کے پھول ہرباغیچے میں کھلنے چاہئیں۔رنگ و نسل اور مذہب کا امتیارسے حسن و جمال طلوع چاہیے۔معاشرہ تو گلستان ہوتا ہے۔جہاں طرح طرح کی خوشبوئیں اور طرح طرح کے رنگ ہوتے ہیں۔تتلیاں ہوتی ہیں ،بھنورے ہوتے ہیں۔‘‘

میں نے کہا ’’ ہاں یہاں اسلام کی علمداری کسی اور مذہب سے قطعاً کم نہیں ۔مجھے یہاں داتا گنج بخش اور نوشہ گنج بخش سے لے کر میاں محمد بخش کی آواز بھی سنائی دیتی ہے اوربرطانیہ کی خوبصورت فضائوں کو مہکاتی ہوئی ورڈز ورتھ ، شیلے اور کیٹس کی شاعری بھی ۔‘‘

وہ میری بات سمجھتے ہوئے بولی

… مکمل متن الگ اشاعت میں — مکمل ناول — آقا قافا …

394 — علی روئی ۔ حصہ دوم

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-394 | ↑ فہرست

⚠️ چیک نوٹ: یہ اندراج عام کالم نہیں ہے — مکمل ناول — علی روئی حصہ دوم۔ پوری کتاب/ناول/فیصلہ اس کتاب میں شامل کرنا کتاب کا حجم بگاڑ دیتا ہے، اس لیے یہاں اس کا آغاز اور خلاصہ دیا گیا ہے۔ مکمل متن الگ کتاب کے طور پر mansoorafaq.net پر لگایا جائے۔

علی روئی ۔ حصہ دوم

====================

علی روئی

حصہ دوم

اخذ کار

منصور آفاق

آغازیہ

یہ ایک چینی کہانی ہے جسے میں نے ترجمہ کرتے ہوئے پاکستانی کہانی بنانے کی کوشش کی ہے۔ اگرچہ یہ بات ترجمہ کرنے کے بنیادی اصول کے خلاف ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ تخلیقی عمل قواعد و ضوابط کا پابند نہیں ہو سکتا۔ اس میں تہذیبی اور ثقافتی سطح پر تبدیلیاں کی گئی ہیں کیونکہ میرے نزدیک یہ کہانی عام لوگوں کےلئے ہے۔ ویسے میں یقین رکھتا ہوں کہ اسے خواص بھی پڑھیں گے۔ مجھے یاد ہے جس زمانے میں ابن صفی عمران سریز اور جاسوسی دنیا لکھا کرتے تھے تو بڑے بڑے اس کی کتابیں لوگوں سے چھپ کر پڑھا تھا۔ میرا ایک عزیز جو ایک کالج کا پرنسپل تھا اس نے مجھے خاص طور پر کہہ رکھا تھا کہ جیسے ہی ابن صفی کا نیا ناول آئے تو اس کی کاپی میرے لئے بھی خریدنا مگر بتانا کسی کو نہیں ۔یہ کہانی جاسوسی کہانی نہیں۔ اسے داستان امیرحمزہ یا طلسمِ ہوش ربا کے قبیل کی کہانی کہا جاسکتا ہے۔ میں یہ بات تسلیم کرتا ہوں کہ انسانی زندگی سے اس کہانی کا تعلق اس طرح نہیں جس طرح ادبی کہانیوں کا ہوتا ہے مگریہ انسانی عظمت کی داستان ہے۔ یہ اس بات کا قصہ ہے کہ انسان کس حد تک عظیم ہو سکتا ہے۔ وہ کیسے دیوتائوں کو اپنے پائوں تلے روند سکتا ہے۔ اس کے عزم و ہمت کے سامنے لافانی مخلوقات کیسے زوال پذیر ہوسکتی ہیں۔ وہ موت کو کیسے شکست دے سکتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ علی روئی کا کردار اسی طرح زندہ رہے گا جیسے عمران سیریز کے علی عمران اور جاسوسی دنیا کے کرنل فریدی کا کردار کبھی مر نہیں سکتا۔ جیسے عمرو عیار دماغ میں ثبت ہوکر رہ گیا ہے۔ یہ کہانی جس لینڈ سکیب پر بُنی گئی ہے وہ بھی نیا ہے۔ اس کا صرف تصور کیا جاسکتا ہے، جاگتی آنکھوں سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ اس کے کچھ حصے ہماری قدیم مافوق الفطرت لوک داستانوں سے ضرور ملتے جلتے ہیں مگراس کا زمانہ ہمارا زمانہ ہے۔ میں قطعاً یہ بھی نہیں کہہ رہا کہ اسے علامتی سطح پر دیکھنے کی کوشش کی جائے مگر دیکھا بھی جاسکتا ہے۔ کیونکہ پڑھنے والے کا ایک اپنا دماغ ہوتا ہے۔ وہ ہر کہانی اپنی سطح کے مطابق پڑھتا ہے اور اسی طرح کے مفہوم اخذ کرتا ہے۔ جہاں تک مجلس ترقی ادب کی طرف سے اس کہانی کی اشاعت کا تعلق ہے تو اس ادارے نے اس کہانی کو اس لئے بھی شائع کیا ہے کہ یہ بہت زیادہ فروخت ہونے والاناول ثابت ہوسکتا ہے اور مجلس ترقی ادب کو کچھ ایسی کتابوں کی اشد ضرورت ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں فروخت ہوں۔

منصور آفاق

راکشس

روح کا ڈریگن

جو مرکزی گڑھے سے باہر نکلا

گڑھے کا مرکزی دروازہ

اندر کی ابتدائی گرجیں اور شور آہستہ آہستہ غائب ہو گیا۔ ڈاکو خاموشی سے اپنے دونوں لیڈروں یاسیربیرس کی واپسی کا انتظار کر رہے تھے۔ تاہم کافی دیر بعد کچھ نہیں ہوا۔ سب کے سب گھبرا گئے۔ ان میں سے کچھ نے نیچے ایک نظر ڈالنے کا مشورہ دیا۔

ان میں سے کچھ نے انتظار جاری رکھنے اور دشمن کو فرار ہونے سے روکنے کے لیے دروازے کی حفاظت پر اصرار کیا۔ جب وہ ذمہ داریوں کی تقسیم کے بارے میں بحث کر رہے تھے، تو انہیں مرکزی گڑھے سے دور سے ایک دھاڑ سنائی دی۔

بہت سے ڈاکوؤں کے چہرے بدل گئے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ یہ سیربیرس ناگورالاکی گرج نہیں تھی۔ وہ گرج سیربیرس سے زیادہ گہری اور لمبی تھی۔ اندر کی وحشت ناگورالا سے کہیں زیادہ تھی۔

دھاڑیں قریب سے قریب تر ہوتی جارہی تھیں۔ پھر زمین ہلکی سی کانپنے لگی جیسے کوئی دیو ہیکل دیومالائی درندہ چل رہا ہو۔ ڈاکو کے اعصاب اچانک تنگ ہو گئے۔ یہ ہو سکتا ہے…

اپنے دو لیڈروں اور سیربیرس کے ساتھ لڑنے والا، ناگور الا دراصل خوفناک زیر زمین دیومالائی حیوان تھا۔ وہ طاقتوردیومالائی درندے جو صرف نچلی تہوں میں گھومتے تھے دراصل اس وقت مہر توڑ کر اوپری سطح پر آگئے تھے۔

زلزلے کے قریب آتے ہی ڈاکو احتیاط سے پیچھے ہٹ گئے جیسے کوئی مضبوط دشمن آ رہا ہو۔ دروازے پر آتے ہی تھرتھراہٹ رک گئی اور چیزوں کا ایک ڈھیر بہت دور پھینکا گیا، گندگی سے زمین پر گرا۔

یہ ایک بہت بڑا کنکال تھا۔ آگ کی روشنی کے نیچے، اس نے دو سفید، کتے کی کھوپڑیاں دکھائیں۔ ان میں سے کچھ نے فوراً ہی اس کا تعلق سیربیرس کی گرجنے کے غائب ہونے سے جوڑا۔

یہ ناگورالا ہے۔

ناگورالا… کو کسی خوفناکدیومالائی درندے نے نگل لیا ہوگا۔ پھر، کیا محترمہ سلی اور سر یاگس نہیں ہیں؟

… مکمل متن الگ اشاعت میں — مکمل ناول — علی روئی حصہ دوم …

395 — بنگلہ دیش سے تجارت

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-395 | ↑ فہرست

بنگلہ دیش سے تجارت

====================

یہ بائیس فروری کا ایک خوشگوار دن تھا۔ لاہور شہر دلہن کی طرح سجا ہوا تھا۔جہاں جہاں سے اسلامی ممالک کے سربراہوں نے گزرنا تھا۔ حکومت نے ان راستوں کو خوبصورت بنانے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی تھی حتیٰ کہ لوگوں کے گھروں کا باہر سے اپنے خرچ پر رنگ روغن کرا دیا تھا ۔شیخ مجیب الرحمن کوالجزائر کے صدر کا طیارہ گزشتہ شام ڈھاکہ سے لاہور لا چکا تھا ۔ذوالفقار علی بھٹو ایک دن پہلے اعلان کر چکے تھے کہ اللّٰہ کے نام پر میں پاکستانیوں کی طرف سے بنگلہ دیش کو تسلیم کرنے کا اعلان کرتا ہوں ۔کل وہاں سے کچھ لوگ آئیں گے اور میں سات کروڑ مسلمانوں کی طرف انہیں گلے لگائوں گا ۔سربراہی کانفرنس کا اجلاس شروع ہوا تو شیخ مجیب الرحمن نے ذوالفقار علی بھٹو کو گلے کر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ بہرحال ہم ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔تقریباً چار ماہ بعد ذوالفقار علی بھٹو ڈھاکہ گئے اورجنگ کے دوران ہونے والی زیادتیوں پر معافی مانگی جو قبول کر لی گئی مگر انڈیا کے گہرے اثرات کے سبب بنگلہ دیش پاکستان سے دور رہا۔ وہاں انہی لوگوں کو اقتدار میں آنے دیا جاتا رہا جو پاکستان مخالف تھے۔ جن جن کے بارے میں یقین تھا کہ یہ پاکستان دوست ہیں انہیں پھانسیوں پر لٹکایا جاتا رہا ۔ بے شمار جیلوں میں فوت ہو گئے ۔وہاں اچھی ملازمتیں بھی صرف انہی کو ملتی تھیں جنکے بارے میں یقین ہوتا تھا کہ یہ لوگ پاکستان کے خلاف ہیں۔عام ملازمتوں میں بھی کوٹا سسٹم رکھا گیا تھا کہ انہی لوگوں کے بچوں کو ملازمتیں دی جائیں جو پاکستان کے خلاف تھے۔ یہ کچھ زیادہ لوگ نہیں تھے مگراقتدارپر انہی کا قبضہ تھا اور ساری پلاننگ انڈیا کی طرف سے کی گئی تھی کہ کہیں ایسے لوگ اقتدار نہ آجائیں جنکے دلوں میں پاکستان دھڑکتا ہو،اسے معلوم تھا کہ بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کرنے والے اکثریت میں ہیں۔ وہاں پاکستان اورپاکستانی فوج کے خلاف ایک بڑا پروپیگنڈا شروع کیا گیا تھا کہ انیس سو اکہتر میں انہوں نے کیا کیا ظلم کیے۔ جنگ میں نہ چاہتے ہوئے بھی کچھ غلطیاں ہوجاتی ہیں مگر وہاں کے نصابوں میں ان غلطیوں کو ضربیں دے دے کر بیان کیا گیا۔ پاکستان مخالف میوزیم بنائے گئے۔ لیکن حقائق جاننے والے لوگ بھی اپنی نسلوں کو بتاتے رہے کہ یہ سارا کچھ سچ نہیں۔ اس سارے خرابے میں اصل کردار انڈیا کا تھا سو وہاں کے عوام انڈیا سے اتنے قریبی مراسم کے باوجود اس کے حق میں نہیں تھے۔ آخر کار بنگالیوں کی قوتِ برداشت ختم ہو گئی۔ عوام گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارت نواز حسینہ کو بہا لے گئے۔ بھارت پیچ و تاب کھاتا رہ گیا بلکہ مسلسل تکلیف میں ہے۔ بھارتی میڈیا نے بنگلہ دیش کےخلاف پروپیگنڈا مہم شروع کر رکھی ہے، کبھی الزام لگایا جاتا تھا کہ وہاں ہندووں کے ساتھ بہت ظلم ہورہے ہیں، کبھی تاریخ کو مسخ کرنے کے الزام لگائے جاتے ہیں کہ شیخ مجیب الرحمن کے مجسمے گرا دئیے گئے ہیں۔ سابقہ حکومتوں نے شیخ مجیب الرحمن کو بنگلہ دیش کے بانی کے طور پر پینٹ کیا ہوا تھا مگر عوام نے اس بات کو بھی مسترد کر دیا۔ برمنگھم میں رہنے والے ایک بنگالی دوست نظام الدین سے اس موضوع پر بات ہوئی تومیں حیران رہ گیا، اس نے کہا ’’بے شک اکہتر میں اچھا نہیں ہوا مگر سچ یہ ہے کہ پاک بھارت جنگ میں کچھ بنگالیوں نے بھارت کا ساتھ دے کر اپنے ملک کے ساتھ غداری کی تھی۔ جب بھارت نے مشرقی پاکستان پر قبضہ کر لیا تو اس نے بنگلہ دیش بنوایا۔ میرے خیال میں ہم بنگالیوں کو پاکستانیوں سے اس جرم پر معافی مانگنی چاہئے، جہاں تک بنگالیوں کے ساتھ مظالم کا تعلق ہے توان میں اکثریت انہی کی تھی جنہوں نے ملک سے غداری کی۔ ہاں یہ بھی ہوتا ہے کہ سوکھی لکڑی کے ساتھ گیلی لکڑی بھی جل جاتی ہے‘‘۔ پہلی بار پاکستان اور بنگلہ دیش کے مراسم میں بہتری آ رہی ہے۔ طویل عرصہ بعد پاکستان کا ایک تجارتی بحری جہاز چند دن پہلے چٹاگانگ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا ہے اور امکان ہےکہ دونوں ملکوں کے درمیان ہر سال تقریباً دو سے تین ملین ڈالر کا بزنس ہو گا۔ یہ بات اس لئے بھی اہم ہے کہ اگست 2022 میں بنگلہ دیشی حکومت نے پاکستانی بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور کو اپنی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی تھی، تعلیم کے شعبے میں تعلقات کی بحال ہو چکے ہیں۔ بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ڈھاکہ یونیورسٹی کے سینڈیکٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب یہاں پاکستانی طالب علموں کو بھی داخلہ دیا جائیگا۔ یہ بات اس لئے اہمیت رکھتی ہے کہ پہلے بنگلہ دیش کی یہ واحد یونیورسٹی تھی جس میں پاکستانی طالب علموں کو داخلہ لینے کی اجازت نہیں تھی۔ توقع ہے کہ جلد پاکستانی یونیورسٹیوں اور بنگلہ دیش کی یونیورسٹیوں میں بھی روابط بڑھیں گے۔ ثقافتی طائفوں کی آمدورفت بھی شروع ہو جائے گی۔ پچھلے سال حکومت پاکستان نے اداکارہ شبنم کو بنگلہ دیش سے بلا کر ستارہ امتیاز دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت بنگلہ دیش میں سب سے زیادہ پاکستانی ڈرامے دیکھے جاتے ہیں۔ اگرچہ انیس سو اکہتر کے بعد وہاں سے اردو زبان کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔ ایمسٹرڈیم سے محمد حسن لکھتے ہیں کہ ’’ملک کے تمام اردو اسکولوں اور کالجوں کو بنگلہ میڈیم میں تبدیل کر دیا گیا، اردو لائبریریوں کو لوٹ لیا گیا اور اردو کےنادر اثاثوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔ بیشمار اردو بولنے والوں کا قتلِ عام کیا گیا۔ لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو پناہ گزنیوں کے کیمپوں میں ایک غیر انسانی زندگی گزارنے کیلئے منتقل کر دیا گیا اور انہیں بنیادی حقوق سے محروم ہونا پڑا۔ مگر وہاں اردو زبان کو ختم نہ کیا جا سکا۔ مدارس میں ذریعہ ِ تعلیم اردو رہا۔ یونیورسٹیوں میں بھی اردو پڑھائی جاتی رہی۔ آج بھی غیر اعلانیہ اردو وہاں کی دوسری بڑی زبان ہے۔ یعنی تمام تر کوشش کے باجود انڈیا بنگالیوں کے دلوں سے پاکستان نہیں نکال سکا۔ ہمیں بھی چاہئے کہ ہم بنگالیوں سے محبت کریں۔ وہی محبت جو کبھی بحیثیت پاکستانی ان کا حق تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو بنگلہ دیش کا دورہ کرنا چاہئے تاکہ مراسم کی بحالی میں تیزی آئے۔

396 — قاسم اور سلمان

مصنف: منصور آفاق | مستقل لنک: https://mansoorafaq.net/mera-pakistan/#col-396 | ↑ فہرست

قاسم اور سلمان

====================

قاسم اور سلمان

منصور آفاق

کبھی کبھی تاریخ اپنی رفتار روک کر خاموشی سے سانس لینے لگتی ہے؛ جیسے گھڑیال کی سوئی رُک جائے اور دھڑکن چلتی رہے۔ پاکستان کی سیاست پر آج ایسا ہی لمحہ تیرتا دکھائی دیتا ہے—وہ لمحہ جب ایک باپ جیل کی تنہائی میں بند ہو اور اس کے بیٹے دیارِ غیر کی چپ توڑ کر وطن کی مٹی پر قدم رکھنے کو آمادہ ہوں۔ سلیمان اور قاسم—وہ چہرے جنہیں برسوں جان بوجھ کر سیاست کے ہجوم سے الگ رکھا گیا، جن کے لیے ماں نے سکون کی دعا مانگی، جنہیں باپ نے اپنے قافلے کی گرد سے بچا کر رکھا—اگر اسلام آباد، لاہور یا راولپنڈی کی کسی گلی میں نظر آتے ہیں تو یہ محض ملاقات نہیں ہوگی؛ یہ جدوجہد، رشتہ اور قربانی کے استعارے کی نمود ہوگی۔ ان کا سفر چاہے صرف احوال پرسی کا عنوان رکھتا ہو، فضا میں اضطراب کی لہر ضرور دوڑے گی؛ اور اگر اس آمد کے پیچھے کوئی پیغام، کوئی جذبہ یا کوئی خاموش تحریک رکھی گئی ہے تو یہ لمحہ سیاست کے عادی صفحات سے باہر نکل کر جذبات، تاریخ اور انسانی وقار کی داستان بن جائے گا۔

قاسم کا یہ کہنا کہ “ہم نے ہر قانونی راستہ آزما لیا، مگر قید لمبی ہوتی جا رہی ہے” محض اطلاع نہیں؛ انصاف سے مایوسی اور اصولوں سے وابستگی کی فریاد ہے۔ اور جب وہ کہتا ہے “اگر والد اجازت دیں تو ہم خاموش نہ رہیں گے”، تو یہ ایک بیٹے کی آواز میں پوری قوم کا سوال بن جاتا ہے: کیا ہم اپنے رہنما کو بھول جائیں؟ عمران خان—جنہیں کبھی صرف ایک کرکٹر سمجھا گیا، پھر ایک خیراتی ہسپتال کے معمار کے طور پر پہچانا گیا، پھر ایک خواب دیکھنے والے قائد کی صورت میں—آج ایک قید خانے میں بیٹھے ہیں۔ اگر اُن کے بیٹے، جنہوں نے اقتدار کی راہوں کو نہیں چھوا، جلسوں کی اسٹیج لائٹیں نہیں اوڑھیں، کیمروں کے روبرو بھی عموماً خاموش رہے، اب سامنے آتے ہیں تو یہ شور نہیں بلکہ ایک خاموش مگر گونج دار دستک ہوگی۔ وہ کہتے ہیں یہ سب والد کی اجازت سے ہوگا اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا؛ یہ جملہ کسی سیاسی پوزیشن کی تشہیر نہیں، ایک عہد کی تجدید ہے—وہ عہد جسے اس سرزمین کی نسلوں نے اپنے خون سے نبھایا۔

اس آمد کے گرد حاشیے بھی کم نہیں۔ ایک طرف یہ خدشات کہ سیکیورٹی صورتِ حال کیا رخ لے گی، ایئرپورٹ یا راستوں پر کیا ہنگام کھڑا ہو سکتا ہے، کہیں داخلہ روک نہ دیا جائے یا واپسی کو انتظامی دائرے میں ڈال کر ڈی پورٹ کی راہ نہ ڈھونڈی جائے؛ دوسری طرف میڈیا کی غیر معمولی توجہ، جو ہر قدم کو بریکنگ میں ڈھال کر فضا کو گرمائے گی۔ اس سب کے بیچ علیمہ خان کی جانب سے نظم و ضبط، راستوں اور ملاقاتوں کی نگرانی کی خبریں بتاتی ہیں کہ فیصلہ جذباتی ضرور ہے مگر غیر سنبھلا نہیں۔ تاریخ یہ بھی بتاتی ہے کہ لمحے اپنی جگہ فلسفہ ہوتے ہیں؛ وہ میرٹ، موروثیت، اصول اور ضرورت کے سوالوں کو ایک ساتھ کھڑا کر دیتے ہیں۔ ایک حلقہ کہتا ہے کہ یہ قدم علامتی طور پر باپ کی قید اور خاندان کی قربانی کا تسلسل بنے گا؛ دوسرا حلقہ اسی میں موروثی سیاست کی واپسی کا خدشہ دیکھتا ہے—وہی روایت جسے عمران خان نے تادمِ امکان رد کیا۔ سوال بجا ہے، مگر تاریخ کے اوراق میں لمحے بڑے فیصلے کرواتے ہیں۔ کیا محترمہ بے نظیر بھٹو نے کسی نظریاتی تربیت گاہ سے آغاز کیا تھا؟ اُنہیں بھی باپ کی قید اور پھر شہادت نے اس راستے پر دھکیلا جسے وہ شاید خود نہ چن پاتیں؛ مگر وقت نے ان سے وہ کردار لے لیا جس کے بغیر کہانی ادھوری رہتی۔ سلیمان اور قاسم نہ بے نظیر ہیں نہ ہونا چاہیے؛ اُن کی طاقت شاید یہی ہو کہ انہوں نے تماشا نہیں چنا—خاموشی چنی۔ اور کبھی کبھی خاموشی جب بولتی ہے تو دہائیوں تک سنائی دیتی ہے۔

تحریکِ انصاف ایک نازک دوراہے پر کھڑی ہے۔ قیادت جیل کے پیچھے، تنظیمی ڈھانچے پر دباؤ، کارکن منتشر مگر جذبات آتش بار—ایسے میں بیٹوں کی ممکنہ واپسی پارٹی کے فکری رخ، اصولی بیانیے اور تنظیمی وحدت سب کے لیے کسوٹی بن سکتی ہے۔ اگر وہ باوقار، پُرامن، قانون کے دائرے میں رہ کر صرف موجودگی سے سوال اٹھاتے ہیں—نہ نعرہ، نہ توڑ پھوڑ—تو دنیا دیکھے گی کہ پاکستان کے سب سے بڑے سیاسی قیدی کے بیٹے بغیر عہدہ، بغیر منصب، صرف امانت کے چراغ لے کر کھڑے ہیں۔ نیویارک ٹائمز سے الجزیرہ اور گارڈین تک، فقرہ ایک ہی لکھا جائے گا کہ بیٹے اپنے باپ کے نام پر ہنگامہ نہیں، وقار لے کر آئے۔ اس لمحے کو مخالف “ڈراما” کہیں گے، ریاست اسے “غیر ضروری دباؤ” کہے گی، میڈیا اسے “ہیڈ لائن” سمجھے گا؛ مگر عام آدمی کے لیے یہ وہ صدا بن سکتی ہے جو خاموش دلوں میں چلتی ہے اور پھر ایک دن سڑک پر نظر آتی ہے۔ اس ملک میں جہاں بیٹے اکثر باپ کے جنازے تک نہ پہنچ پاتے، وہاں زندہ باپ کے لیے زندہ بیٹوں کا اٹھنا نئی تاریخ لکھ دیتا ہے۔

اعتراض بھی اپنی جگہ کھڑا ہے کہ کیا انہیں پہلے باضابطہ طور پر سیاسی ڈھانچے میں آنا چاہیے تھا؟ کیا جنہوں نے لندن کی دوری میں جلسوں کی دھوپ نہیں سہی، آج احتجاج کی علامت بن سکتے ہیں؟ ان سوالوں کا جواب اصول کی ایک سادہ سطر میں ہے: فیصلہ یہ نہیں کہ خون کی نسبت سیاست کو حق دے، فیصلہ یہ ہے کہ کیا نسبت اصول کے تابع ہے یا اصول نسبت کے۔ اگر یہ قدم والد کی اجازت سے، قانون کی پاسداری کے ساتھ، پُرامن وقار کے دائرے میں اٹھتا ہے تو یہ موروثیت نہیں—امانت کی شہادت بنے گا۔ اور اگر اس میں ذاتی مفاد، پارٹی کے ٹکٹ یا مستقبل کے منصب کی بو شامل ہوئی تو پھر تاریخ اسی قلم سے اسے رد بھی کر دے گی جس سے وہ آج بھرتی دکھائی دے رہی ہے۔

5 اگست کا ذکر ہو یا کوئی اور تاریخ—اصل بات یہ نہیں کہ کب اور کیسے لوٹتے ہیں؛ اصل بات یہ ہے کہ وہ لوٹ کر کیا کرتے ہیں۔ کیا وہ سڑک پر خاموش کھڑے ہو کر صرف ایک سوال دہراتے ہیں—“کیا قانون سب کے لیے ہے؟”—یا وہ ہجوم کو انگلی سے ہانکنے کی غلطی کرتے ہیں؟ کیا وہ قیدی باپ کے نام پر ریاست کو للکارتے ہیں یا آئین کو پکار کر انصاف مانگتے ہیں؟ فرق معمولی نہیں؛ یہی فرق اس آمد کو داستان بنائے گا یا محض خبر۔ اگر یہ سفر ملاقات کا بہانہ بھی ہو تو اخلاقی وزن رکھتا ہے؛ اور اگر اس کے پیچھے ایک سوچ ہے—پرامن سیاسی حصہ داری کی—تو پھر یہ لمحہ محض تحریکِ انصاف کا نہیں، پوری سیاست کا اخلاقی کریکٹر ٹیسٹ ہوگا۔

بات آخرکار وہی امانت کی آتی ہے جس کے گرد ایک باپ کی زندگی گھومتی رہی۔ امانتِ نام، امانتِ اصول، امانتِ اختیار—اور سب سے بڑھ کر امانتِ کردار۔ سلیمان اور قاسم کے لیے اصل کسوٹی یہ نہیں کہ وہ کتنی زور سے بولتے ہیں؛ یہ ہے کہ وہ کتنے سچے رہتے ہیں۔ کسی بھی آنے والی صف میں کھڑے ہوں تو صف اُن کی وجہ سے بہتر ہو—ان کی وجہ سے بکھرے نہیں۔ اگر وہ اپنے قدم قانون کے دائرے میں رکھتے ہیں، اپنی زبان کو وقار میں رکھتے ہیں، اور اپنے دل کو اس سادہ دعا کے ساتھ رکھتے ہیں کہ “ہم اپنے باپ کے نام کو کام سے، اور اپنے کام کو کردار سے بچائیں”—تو پھر یہ لمحہ یقیناً دیوارِ وقت پر نقش ہو جائے گا۔ قومیں اسی وقت بیدار ہوتی ہیں جب بیٹے باپ کی محبت کو نعرہ نہیں، امانت سمجھ کر اٹھاتے ہیں۔ اور تاریخ اسی وقت سانس روک کر دیکھتی ہے جب خاموشی بولنے لگتی ہے—وقار کے ساتھ، دلیل کے ساتھ، اور اس یقین کے ساتھ کہ نام کی حفاظت ہمیشہ کام سے ہوتی ہے، اور کام کی حفاظت ہمیشہ کردار سے۔

ہوم پیجکتابوں پر واپس جائیں

397 — ایک تھا بادشاہ

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

قاضی القضاۃ یحیی بن قاسم کو بادشاہ نے اپنے محل طلب کیاتھا سوا س نے پوری تیاری کی قاضی القضا ۃکا مخصوص لباس پہنابال سنوارتے ہوءے اسے خیال آیا کہ اس عمر میںبھی اس کے بال کالے ہیںپھراسے اپنے کالے بالوں کے توسط سے بادشاہ کی بڑے بڑے بالوں والی کالی بلی یاد آگءی جو ہر لمحہ بادشاہ کے ساتھ ہوتی ہے۔وہ بادشاہ پالتو جانوروں سے بہت محبت کرتا تھااُس کی اِس رحمدلی کے چرچے دور دور تک پھیلے ہوءے ہوتے ہیں اور اُسے دیکھتے ہوءے تقریبا ً تمام اہل دربار نے بلیاں اور کتے پال لءے تھے۔۔۔۔۔قاضی القضا ہ نے سوچا ۔۔۔محل میں کیوں بلایا ہے بادشاہ نے اسے۔۔وہ کءی مرتبہ پہلے بھی بادشاہ کے محل میں مختلف تقریبات میں شرکت کےلءے جا چکا تھا مگر آج اسے علم تھا کہ وہاں کوءی تقریب نہیں ہے۔کءی اچھی بری باتیں ذہن میں آءیںمگر مضبوط دل کا آدمی تھا۔دو گھوڑوں والی بگھی میں بیٹھ بادشاہ کے محل میں پہنچ گیا۔اسے بڑے عزت و احترام سے اندر لے جایا گیا۔ملاقات کے لءے ایک خوبصورت انتظار گاہ میں بٹھادیاگیا وہ جس کرسی پر بیٹھا تھا اس کے سامنے ایک بڑی کھڑکی تھی باہر محل کاوسیع دلان تھااس نے دیکھا کہ محل کے وسیع دلان میں ایک سکیءرکرو کی طرح کا بھس کا آدمی کھڑا کیا گیاہے پھر اسے احساس ہوا کہ اُس بھس کے آدمی کو بالکل اسی جیسے کپڑے پہناءے گءے ہیں یعنی وہ قاضی القضاہ کے لباس میں ہے۔ایک طرف کچھ تیرانداز سپاہی دکھاءی دءیے۔جو اس بھس کے آدمی پر نشانہ بازی کی مشق کر رہے تھے اس کے ماتھے پر پسینے کی بوندیں ابھرنے لگیں ۔سنسناتاہوا تیرجیسے ہی اس بھس بھرے قاضی القضاہ میں اترتا تو اسے یوں محسوس ہوتا تھا جیسے تیر اس کی چھاتی سے گزر گیا ہے۔وہ کافی دیر یہ تماشا دیکھتا رہا اور پھر اس نے دیکھا ایک تیز رفتار گھڑسوار اس بھس کے آدمی کے قریب سے گزرا ہے اور اس نے تلوار سے اس کی گردن دھڑ سے الگ کردی ہے۔اب اس کےلءے یہ تماشا دیکھنا مشکل ہو گیا تھا اس نے خوف سے اپنی آنکھیں بند کرلیں ۔اسے اپنی موت کا یقین ہونے لگا تھااسے وہ تمام باتیں یاد آنے لگی ہیں کہ جو کبھی اس نے بادشاہ کے خلاف سوچی بھی تھیں ۔ ایک ایک کرکے وہ سارے فیصلے اس کے آنکھوں سے سامنے سے گزرنے لگے جو اس نے بادشاہ کی خواہش کے برعکس کءے تھے۔ اس نے ان فیصلوں کے بارے میں سوچا تو اس کے ضمیر نے ذراسی انگراءی لی اور کہا تم نے وہی فیصلہ کیے تھے جو انصاف کے تقاضوں کے مطابق تھے۔ اب اس کے ذہن میں کشکمش شروع ہوگءی تھی کہ کیا مجھے بادشاہ کے سامنے جھک جانا چاہءے یا ایک بہادر قاضی القضاہ کی طرح موت کو گلے لگا لینا چاہءے۔ موت۔۔ وہ کانپ اٹھا۔مرنے کا تصور بہت ہولناک تھا۔مگرپھر اسے ضمیر کچکوکے مارنے لگا۔وہ کرسی اٹھ کھڑا ہوا اس نے دیکھا کہ دروازے پر کھڑے پہرے دار نے اپنی میان سے تلوار باہر نکال لی ہے ۔اس نے جلدی سے اس طرف سے آنکھیں چراءی اور منہ دوسری طرف کر لیا ۔پھربھاری بھاری قدموں سے چلتا ہوا کھڑکی کے پاس جا کھڑا ہوا۔ دلان میں اس وقت سپاہی نہیں تھے ۔صرف بھس کا بناہوا قاضی القضاہ کا زمین میں گڑاہوا دھڑتھاجو تلوار کے وار سے ایک طرف جھک گیا تھا اور اس کے قریب ہی اس کا کٹا ہواسر بھی پڑا تھا اس کی آنکھوں میں اندھیرا چھانے لگا اور اسے یوں محسوس ہونے لگا کہ وہ بھس بھرا ہوا کوءی دھڑ نہیں خود اس کا جسم ہے اوروہ کٹا ہوا سر اسی کی کاسر ہے۔تقریب دو گھنٹوں کے انتہاءی صبر آزما لمحات گزارنے کے بعد بادشاہ نے اسے بلالیا۔۔کوءی لمبی چوڑی گفتگو نہیں کی صرف اپنی بلی کو سہلاتے ہوءے بڑے نرم لہجے میں کہا کہ آپ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جاءیںیہی ہم سب کےلءے بہتر ہے۔ آپ اچھی طرح جانتے ہیںکہ آپ کے خود ساختہ انصاف کے لمبے محل سرا کی دیوراوں تک پہنچ چکے ہیں ۔ قاضی القضاہ کو خاموش دیکھ کر بادشاہ کہنے لگامیرا خیال ابھی آپ کو سوچنے کےلءے اور وقت کی ضرورت ہے۔ آپ دوسرے کمرے میں آرام سے بیٹھ کر سوچءیے۔ میں کچھ دیر کے بعد آپ کو دوبارہ بلا لوں گا۔اب آپ جاسکتے ہیں ۔ قاضی القضاہ گومگو کی کیفیت میں دوبارہ اسی انتظارگاہ میں آکر بیٹھ گیاتھا۔پھراس نے دیکھا کہ کچھ پہرے دار انتظارگاہ کے اندر ننگی تلواروں کے ساتھ آءے اور اس سے کچھ فاصلے پر آکر کھڑے ہو گءے ۔اس نے ان کی قہر آلود نظروں سے بچنے کےلءے اپنی آنکھیں بند کر لیں اور سوچنے لگاکہ کیاوہ استعفا دے دے یا عزت کی موت کو گلے لگا لے۔اس نے اپنے دل مضبوط کرنے کی کوشش کی تو بیوی بچے اس کی آنکھوں کے سامنے گھومنے لگے۔مگر اس کمزور لمحے میں بھی اس نے سوچا کہ ان کےلءے ایک بزدل زندہ باپ کے بیٹے ہونے سے ایک بہادر اورغیرت مند مردہ باپ کی اولاد ہونا زیادہ بہتر ہے۔ اسی کشمکش میں تقریباً چار گھنٹے گزرگءے۔اسے اندازہ تھا بادشاہ اسے جانے بوجھ کر انتظار کی اذیت سے گزار رہا ہے ۔ اور پھر بادشاہ نے اسے بلا لیا ۔ بادشاہ کمرے میں کھڑاتھا ۔ اسے دیکھ کراس نے بہت کرخت لہجے میں پوچھا کیا فیصلہ کیا ہے۔ قاضی القضاۃ نے اپنی تمام حسیات مجتمع کرکے کہا ۔میں نے سوچ لیا ہے میں مستعفی نہیں ہوں گا ۔۔بادشاہ نے غصے کے عالم میں تلوار کھنچی۔ ۔موت قاضی القضا کی آنکھوں کے سامنے لپکی مگر بادشاہ نے اس پر وار کرنے کی بجاءے اپنی محبوب ترین لمبے لمبے کالے بالوں والی بلی کی گردن تن سے جدا کر دی اور کمرے سے نکل گیا۔ لہو میں بھری ہوءی مردہ بلی اور قاضی القضاہ کمرے میں اکیلے رہ گءے ۔ چند لمحوں کے بعد کچھ ملازم مردہ بلی کی میت اٹھانے آءے پھرایک پہرے دار وارد ہوا اور اس نے کہا۔ آپ جا سکتے ہیں ۔ وہ تیز تیز قدم اٹھاتا ہوا محل کے بڑے دروازے کی طرف جانے لگا اسے ہر لمحہ یہی احساس ہورہا تھاکہ ابھی کوءی سنسناتا ہوا تیرپیچھے سے آءے گا اور اس کا سینہ چیر دے گامگرکءی طویل رہداریوں سے گزرنے کے بعدبھی ایسا کچھ نہیں ہوااس نے سوچاکہ شاید بادشاہ خوف فسادِ خلق کی وجہ سے مجھے اپنے محل میں قتل نہیں کرنا چاہتا۔وہ محل کے بڑے دروازے سے باہر نکل آیا۔باہر اس کی دو گھوڑوں والی بگھی باہر موجود تھی وہ جلدی سے اس میں سوار ہو گیا اوربگھی چل پڑی ۔ وہ پسینے سے شرابور تھا۔اسے اپنی سانس درست کرنے میں بھی کچھ وقت لگا۔ گھٹن کے احساس کو دور کرنے کےلءے اس نے اپنے اچکن نما لبادے کے بٹن کھول دیءے اوراپنی دستاراتار کر اپنے قریب سیٹ پر رکھ لی اچانک اس کی نظر بگھی میں لگے ہوءے شیشے پر پڑی اور وہ حیرت سے اپنا چہرہ دیکھنے لگا ۔۔وہ چند گھنٹے اتنے طویل تھے کہ اس کے سر کے بال بھی سفید ہو گءے تھے ۔

398 — دہشت گردنسلیں

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

آصف ڈار کی رپورٹ کے مطابق برمنگھم کے عرفان نصیر اور خالد نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ وہ لندن میں سیون سیون سے بڑے حملے کرنا چاہتے تھے ۔رپورٹ پڑھتے ہوءے مجھے ایک دہشت گرد کی کہانی یاد آگءی ۔’’اس نے کہا’ آدھی رات کے پیٹ میں ہم صحرا کے بیچ میں تھے۔وہاں کوءی روڈ نہیں تھا۔ہاں کءی سڑکیں تھیں انسانی قدموں کے نشانات کی سڑکیں‘‘اس نے کہا ’’ہم اقوام متحدہ کا انتظارمیں تھے ۔ابھی بھرے ہوءے پیٹ کی دنیاخالی پیٹ دنیا کےلءے خوراک کے تھیلے بھیجے گی ۔بھکاری نسلوںکے لءے من و سلویٰ کے تھیلے ۔۔ہم سب کی نظریں آسمان کی طرف تھیں- وہاں پہلا جہاز نمودار ہوا چہروں پر رونق آگءی مگرجہازنے خوراک کی بجاءے آگ کے تھیلے گراءے یعنی بم ۔۔بیٹ بھری دنیااس مرتبہ شاید بموں کی خیرات نکالی تھی ۔‘‘اس نے کہا ’’ہر طرف لوگ مررہے تھے۔جیسے لوگ مرتے ہیںمیں نے بہت مرتے ہوءے لوگ دیکھتے ہیں۔موت کے منظر کا نقشہ نہیں کھینچا جا سکتا اس منظر کو صرف دیکھنے سے محسوس کیا جا سکتا ہے بچ جانے والے سر پٹ بھاگ رہے تھے۔میں بھی بھاگنے والوں میں سے تھا بھاگتے بھاگتے ہم سوڈان سے ایتھیوپیا پہنچ گءے۔بھاگنے کے اس سفر میں ایک لق دق صحرا میرا ہمسفر تھاموت کا صحرا ۔۔وہی مرتے ہوءے لوگ۔ سانپوں کے ڈسے ہوءے لوگ، بھوک اور پیاس سے مرتے ہوءے لوگ‘‘اس نے کہا ’’اب ہم مہاجر تھے ایک لامکان سے دوسرے لا مکان کی طرف سفر پرروانہ مہاجر۔۔۔مہاجر کی زندگی بھی کیا ہے انسان سے جانور بن جانے کا عمل ہے ۔پھرہمیں ایتھیوپیا سے واپس سوڈان بھیج دیا گیاہم پھرگاؤں میں اقوام متحدہ کے آنے کا انتظار کرتے رہے۔ آسمان کی طرف دیکھتے رہے۔ پھرایک طیارہ آیا۔ لیکن اس نے بھی بم برساءے بہت سی گاءیں بھیسیں اور آدمی ہلاک ہوءے آخر کار اقوام متحدہ والے آءے اور ہم میں سے کچھ لوگوں کو کینالے گءے ۔ہم عرصہ اقوام متحدہ والوں کے پھرآنے انتظار میں زندہ رہے ۔۔۔پھر موت بہت قریب آگءی ۔ اور دہشت گرد بننے کا فیصلہ کر لیا ۔سوچا کہ مرنا تو ہے ہی کیا یہ بہتر نہ ہو گا کہ پیٹ بھری ہوءی دنیا کے دو چار لوگ بھی ساتھ لے جاءو شاید ان کا کھانا میرے جیسے لوگوں کو زندہ رہنے میں مدد دے۔میں دہشت گردوں کے ساتھ مل کر اس دنیا میں پہنچ گیا جہاں بھرے ہوءے پیٹ والے رہتے ہیں میں جب پہلی بار اس دنیا میں داخل ہوا تو مجھے لگا جیسے میں کسی بادشاہ کے محل میں آگیا ہوں۔میں نے جہاں تک تاریخ کا مطالعہ کیا تھا مجھے تاریخ دہشت گردی کا ایک غیر منقطع تسلسل نظر آتی تھی جو جتنا بڑا دہشت گرد تھا تاریخ میں اس کا نام اتنے سنہرے حروف میں لکھا ہوا دکھاءی دیا۔کیا قدیم زمانے کے باشاہ دہشت گرد نہیں تھے لیکن دنیا کی بڑی بڑی قوموں نے کم دہشت گردی کی ہے اس وقت بھی شاید دنیا کی بڑی بڑی اقوام ہی سب سے بڑی دہشت گرد ہیں مگر جس عمل وہ دہشت گردی کہتی ہے اس پر غور کیا جاءے تو اس کے حاشےہ مےںہر دورکے سفید اور سےاہ دِن تہہ در تہہ لپٹے ہوءے ہیں۔ تین سو پچاس قبل مسیح قدیم ےونان کے مءورّخ زےنوفون کی تحرےروں مےںبھی’ دشمن آبادی میں دہشت گردی ‘ نفسیاتی جنگ کے باب میں موجود ہے۔ تارےخ روم دہشت گردی کی کہانیوں سے اٹی ہوءی ہے مذہبی افواہوں سے متعلق ہسپانوی عدالتی کارواءےوں کو بھی تاریخ نے اسی شیلف میں رکھا ہوا ہے ۔ میںفرانسےسی اِنقلاب کے دوران ہونے والی دہشت گردی کو کون بھول سکتا ہے جِسے دہشت ےا خوف کی سلطنت کے نام سے ےاد کےا جاتاہے ۔ کی امرےکی سِول وار جس میں’’ کو کلکس کلےن‘‘ نامی دہشت گرد تنظےم قاءم کی تھی ۔کچھ زیادہ پرانی نہیں ہے سے تک مغربی ےورپ ، روس اور ےوناءےٹِڈ سٹےٹس کے لا تعداد بادشاہ ، صدر ، وزےرِ اعظم اورحکومت کے اعلیٰ افسران بھی دہشت گردوں کی بندوقوں اور بموں کا نشانہ بننے۔ برطانوی تحقیق کے مطابق دنیا کا پہلا خود کش حملہ آور ایک عیساءی نوجوان سیمسن تھاجس نے تقریباً چارسو لوگوں کی جان لی تھی۔ماضی قریب میںآءر لےنڈاورےوناءےٹڈ کِنگڈم، الجےرےا اورفرانس،وےٹ نام اور ےوناءےٹڈ سٹےٹس کے درمیان آزادی کی جنگوں میںدہشت گردی پےش پےش تھی ۔اور فلسطےن اور اسراءےل کشمیر اور بھارت ،روس اور چیچینا،امریکہ اور عراق ، افغانستان اور امریکہ اتحادیوں کے درمیان ہونے والی جنگوںمیں اس دشت گردی کا سلسلہ رواں دواں ہے ۔دہشت گردی کیا ہے۔ ےہ سوال بہت پےچےدہ ہے ۔ےوناءےٹِڈ سٹےٹس مےں کوڈ آف فےڈرل رےگولےشنزمیںدہشت گردی کی تعرےف دراصل سےاسی ےا سماجی مقاصد کے فروغ کی خاطرحکومت ،عام عوام ےا اس کے کسی بھی حصہ کو دھمکانے ، ڈرانے ےا اس پر دباءو اور جبر کےلءے لوگوں ےا اثاثوں کے خلاف طاقت ےا تشّدد کا غےر قانونی استعمال ہے اس کے تحت تو بے شمار حکومتی سطح پر ہونے والے جراءم بھی دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں۔کہیںیہ دہشت گردی زندگی گزارنے کے نظریات سے طلوع ہو رہی ہے کہیںدنیا میںاپنے اقتدار کووسعت دینے کےلءے شروع ہے کہیںذراءع پیدوار پر قبضے کی خاطر ہورہی ہے ۔جیسے صدیوں سے ہوتی آءی ہے ۔کبھی لوگوں نے اپنے نظریات پھیلانے کےلءے قتل و غارت کی ، کبھی زمین پر قبضہ کرنے کےلءے جنگیں کیں اور کبھی ذراءع پیدوار کےلءے۔۔۔مگر اس سچاءی کو سمجھنے کےلءے سوڈان میں پڑھ لکھ کر زندہ رہنے بہت ضروری ہے

مجھے افسوس ہے کہ میں ایک کامیاب دہشت گرد ثابت نہیں ہوا میں نے ایک بلیون یعنی اڑنے والا غبارہ خریدا تھا اس میں بم وغیرہ بھی باندھ لیا تھا اس بلیون کو میں نے خاص مقام پر اتارنا تھا اور پھر خود کش دھماکے کی ایک نءی تاریخ لکھنی تھی مگر مجھے اس سے پہلے پیٹ بھرے ہوءے لوگوں نے گرفتار کر لیا ہے لیکن میں خوش ہوں کہ میں گوءن ٹانا موبے یا ابو غریب جیل میں نہیںہوں بلکہ ایک تہذیب یافتہ ملک کی جدید جیل میں ہوں اگرچہ یہاں مجھ پر بہت زیادہ تشدد کیا گیا ہے مگر یہ تشدد اس تشدد سے کہیں کم ہے جس کا نام مگرمچھ کے منہ میں زندہ رہنا ہے۔میں مرنے کےلءے دہشت گرد بنا تھا مگر اب میں زندہ رہنا چاہتا ہوں کیونکہ جیل میں کام کرنے والی ایک لڑکی کو مجھ سے محبت ہو گی۔۔یہ زندہ رہنے کی کوءی چھوٹی وجہ نہیں ہے۔یہ تو ایک کہانی تھی مگر یہ بات طے ہے کہ انسانیت کو دہشت گردی سے نجات دلانے کےلءے ضروری ہے کہ دنیا میں وساءل کی مساوی تقسیم کی جاءے ۔ہر شخص کو جینے کا حق دیا جاءے ۔انصاف کی فراہمی برابر ہو۔ڈرون حملوں میں مرنے والے بے گناہوں اور گناہگاروں کی دہشت گرد نسلیں پیدا کرنے کا عمل ختم کیا جاءے وگرنہ القاعدہ وجود میں آتی رہیں گی ۔

د ٭ ٭

جوڈیشل کمیشن کے پیتالیس دن

منصور آفاق

یہ کہانی مجھے کیوں یاد آءی یہ بات بعد میں بتاءوں گا پہلے کہانی سن یجءے ۔احمد ندیم قاسمی کے گاءوں انگہ کاایک صدیوں پراناواقعہ ہے ۔ چراغ علی ایک اپنی بیٹیوں کی خیر خبر لینے کےلءے گھر سے نکلا ۔اس کی بیٹیاں سکیسر کے اس طرف ڈاکٹر اجمل نیازی کے شہر موسیٰ خیل میں بیاہی ہوءی تھیں۔ایک بیٹی کا شوہر مٹی کے برتن بناتا تھا ۔دوسری بیٹی کا شوہر سبزی وغیرہ کی کاشت کرتا تھا۔چراغ جب پہلی بیٹی کے گھر پہنچا تو اس نے بھٹی جلا رکھی تھی جس میں ترتن پکنے والے تھے مگر بادل بھی آءے ہوءے تھے ۔پوری طرح گرج رہے تھے اس کی بیٹی مصلے پر بیٹھی ہوءی تھی اور بارش کے ٹل جانے کی دعا مانگ رہی تھی ۔باپ کو دیکھ کر بھی اسی پہلی بات یہی ہے کہ بابا دعا کرو بادل نہ برسے وگرنہ چھ ماہ کی ساری محنت اکارت جاءے گی ۔ہم نے بڑی سے یہ بھٹی تیار کی ہے۔اس نے وہاں بیٹی کےلءے دعا کی کہ یا اللہ آج بارش مت برسانا۔چراغ علی وہاں سے دوسری بیٹی کے گھر گیا تو وہاں بارش برسنے کی دعاءیں مانگی جارہی تھیں بیٹی نے باپ سے کہا کہ بابا فصل بارش کے انتظار میں ہے اوربڑے عرصے کے بعد آج بادل آءے ہیں اگر آج بھی بن برسے چلے گءے تو پھر سمجھنا کہ ہم تباہی ہوگءی ہے ۔باپ نے وہاں بارش ہونے کی دعا کی اور گھر واپس آگیا بیوی نے پوچھا کہ کیا تھا بیٹیوں کا ۔ تو چراغ علی بولا ۔سمجھو کہ دونوں سے ایک تباہ ہو چکی ہے

قصہ کچھ یوں ہے کہ میرے ہمساءے میں ایک فیملی رہتی ہے ۔ بوڑھے میاں بیوی ہیں ۔ دور پار کہیں رشتہ دار ہیں تحریک انصاف کے روح رواں اسد عمر اور پراءیویٹاءزیشن کمیشن کے چیءرمین محمد زبیر کے ، میں جب پاکستان سے واپس برمنگھم آءوں تو وہ مجھ سے ان کا حال احوال ضرور پوچھتے ہیں اگر میری ان دونوں شخصیات سے بالکل علیک سلیک نہیں ہے مگر میں انہیں اس طرح ان کا احوال بتاتا ہوں جیسے انہی کے ساتھ سارا وقت گزار کر واپس آرہا ہوں ۔نیوز چینل اور اخبارات کے وساطت سے جو خبریں ان کے متعلق ملی ہوتی ہیں انہیں ذرا بہتر بنا کر انہیں بتا دیتا ہوں ۔ گذشتہ دنوں میںگیا ہوا تو پورپ تھا مگر انہوں نے سمجھا کہ روٹین کے مطابق پاکستان سے واپس آرہا ہوں سوسب سے پہلے اپنے عزیزوں کا حال دریافت کیا اور میرے منہ سے بے ساختہ نکلا کہ ’’سمجھو دونوں میں سے ایک نہیں ہے ‘‘میںجملہ کہہ تو بیٹھا اب مسءلہ پیدا ہوگیا کہ اسی سالہ بوڑھیا اور پچاسی سالہ بوڑھے کو تمام تفصیل کیسے سمجھاءی جاءے۔انہیں بڑی مشکل سے سمجھایا کہ اگر جودیشل کمیشن نے یہ فیصلہ دے دیا کہ دھاندلی ہوءی تھی تو محمد زبیر کی نوکری ختم ہوجاءے گی اور اگر فیصلہ یہ آگیا کہ دھاندلی نہیں ہوءی تھی تو اسد عمر کا کیا دھرا خاک میں مل جاءے گا۔

وہ مجھ سے ان کے تیسر ے بھاءی منیر کمال کے متعلق بھی پوچھتے رہتے ہیں چونکہ ان کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔صرف اتنا معلوم ہے کہ وہ نیشنل بنک کے چیءرمین اور سب سے بڑے اسٹاک ایکسچینج کے صدر ہیں۔ اس لءے ان کے متعلق ’’سب اچھا ہے‘‘ کی رپورٹ دیتا رہتا ہوں ۔ وہ بزرگ کے ان کے والدِ محترم جنرل غلام عمر کی بھی بہت کہانیاں سناتے رہتے ہیں ۔کہتے ہیں وہ جنرل یحیی کے بہت گہرے دوست تھے۔ کی جنگ کے وقت ڈاءریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز تھے ۔بڑے دوست دار آدمی تھے ۔ محمود الرحمن کمیشن میں ان کے متعلق جو کچھ لکھا ہوا ہے وہ بالکل غلط ہے ۔

399 — دہشت گردوں کے ہمدرد سے گفتگو

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

میں نے کہیں کہا ۔ آءو ہم مل کر دنیا میں ظلم و زیادتی کرنے والوں کے خلاف کام کریں ۔۔آءو جہاد کریں امن اور انصاف کےلءے۔آءو وہاں وہاں روشنیوں کی تقسیم کریں جہاں جہاں اندھیرے ہیں ۔۔آءوایک دوسرے سے نفرت کرنے کی بجاءے ایک دوسرے سے پیار کریں ۔ ایک دوسرے کو قتل کر نے کی بجاءے ایک دوسرے کو زندگی کی خوبصورتیوں سے سرفراز کریں ۔تو ایک مولانا کہنے لگے’’منصور آفاق تم خود ظالموں کے ساتھی ہو۔تم جنہیں دہشت گرد کہتے ہو۔ وہی سچے مسلمان ہیں۔تم تو یہود و نصاریٰ کے دوست ہو۔ انہی کے ساتھ بیٹھتے اٹھتے ہو ۔انہی کے کھاتے پیتے ہو۔ ‘‘میں نے بڑے احترام سے کہا۔

’’مولانا !صحیح بخاری میںہے کہ رسول اللہ ؐنے ایک مشرک عورت کا مشکیزہ لے کر صحابہ کو فرمایا کہ خود بھی پیو اور جانوروں کو بھی پلاءو۔سنن داءودمیں ابو ثعلبہ خشنی سے روایت ہے کہ میں نے عرض کی: یارسول اللہ !ہم اہل کتاب کی ہمساءیگی میں رہتے ہیںاور وہ اپنی ہانڈیوں میں خنزیر کا گوشت پکاتے اوراپنے برتنوں میں شراب پیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تمہیں ان کے علاوہ برتن مل جاءیں توبہتر ہے وگرنہ ان کو پانی سے دھو لو اور ان میں کھالو۔یہ بھی آپ جانتے ہونگے کہ یہود و نصاری ٰ کا ذبح کیا ہوا ہمارے لءے حلال ہے۔ آپ نے قرآن حکیم کی یہ آیت بھی پڑھی ہوءی ہوگی کہ (شریف عورتیں مسلمان عورتوں میں سے اور شریف عورتیں ان اہل کتاب میں سے جن کو تم سے پہلے کتاب ملی ، تمھارے لیے حلال ہیں۔) مولانایہودی یا عیساءی خاتون سے شادی کی اجازت کا مطب یہ ہوا کہ ان کے ساتھ رشتہ داری قاءم ہوسکتی ہے کیونکہ شادی صرف دو لوگوں کا ایک دوسرے کا لباس ہونا ہی نہیں دوخاندانوں کا ایک ہونا بھی ہے۔‘‘

مولانا اپنے ماتھے پر شکنوں کی لمبی لمبی لکیریں کھینچ کر بولے’’ لگتا ہے تم نے یہ آیت نہیں پڑھی کہ یہود و نصاری سے دوستی نہ کرو‘‘۔ میں نے اور زیادہ مودب ہو کرکہا’’مولانا ! سورۃ آل عمران میں ہے کہ یہود و نصاری ٰ دو طرح کے ہیں۔ایک وہ’’جن کے پاس امانت کا ڈھیر بھی رکھو تو مانگنے پر ادا کریں گے۔(دوسرے وہ ) جن کے پاس بطور امانت ایک دینار بھی رکھو تو وہ اس وقت تک اس کو تمھیں لوٹانے والے نہیں ہیں جب تک تم ان کے سر پر سوار نہ ہوجاؤ۔‘‘سورۃ ممتحنہ میں اس کی یوں وضاحت کی گءی ہے’’جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں جنگ نہیں کی اور نہ تم کو تمہارے گھروں سے نکالا۔ ان کے ساتھ بھلاءی اور انصاف کا سلوک کرنے سے خدا تم کو منع نہیں کرتا۔ خدا تو انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے خدا ان لوگوں کے ساتھ تم کو دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑاءی کی اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا‘‘

مولانا کا چہرہ غصہ سے سرخ سا ہوگیا اور کہنے لگے’’ہونہہ ۔۔میں نے جس آیت کا حوالہ دیا ہے اس پر بات کرو ‘‘اگرچہ تخاطب کا تحکمانہ اندازمیری انا کو چروکے لگا رہا تھامگرمیں نے لہجے کی نرمی کو برقرار رکھااور کہا’’مولانا جہاں یہ آیا ہے کہ یہود اور نصاریٰ سے دوستی نہ کرو۔وہاں سے کچھ آگے یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ (اے ایمان والوں! جن لوگوں کو تم سے پہلے کتابیں دی گءی تھیں ان کو اور کافروں کو جنہوں نے تمہارے دین کو ہنسی اور کھیل بنا رکھا ہے دوست نہ بناؤ)۔یہاں صاف ظاہر ہے کہ تمام نہیںصرف وہ یہود و نصاریٰ دوست نہیں ہوسکتے جوہمارے دین کا مذاق اڑاتے ہیں۔اور اس سے کچھ آگے یہ بھی لکھا ہے ۔(مسلمانوں کی دوستی میں تم سب سے قریب ان کو پاءو گے جنہوں نے کہا ہم نصاریٰ یہ اس لیے کہ ان نصاریٰ میں عالم اور درویش ہیں اور وہ تکبر نہیں کرتے) ۔‘‘

مولانا کا لہجہ اور تلخ ہو گیا ۔نفرت سے بولے ’’اللہ نے تمہارے کانوں میں پگھلا ہوا سیسہ بھر دیا ہے اور آنکھوں میں دہکتی ہوءی سلاءیاں پھیر دی ہیں ۔ تمہیں حق نظر ہی نہیں آسکتا‘‘

میں نے کچھ نحیف و نزار اور کمزور بن کر کہا’’مولانامیںنے تو صحیح بخاری میں یہی پڑھا ہے۔ کہ حضور صلی اللہ علےہ وسلم کو اللہ تعالی کی طرف سے جن چےزوں مےں کوءی خاص حکم نہےں آتا تھا وہ وہاںاہل کتاب کی موافقت کرتے تھے۔ انہوںنے مدےنہ مےں آ کر دےکھا کہ ےہود عاشورہ کا روزہ رکھتے ہےں تو انہوںنے بھی مسلمانوں کو کہہ دےا کہ وہ بھی عاشورہ کا روزہ رکھا کرےں ۔ اگرکسی ےہودی کا جنازہ گزر رہا ہوتا تو وہ تعظےم کے طور پر اٹھکر کھڑے ہو جاتے تھے۔حبشہ کا بادشاہ بھی عےساءی تھا جہاںحضور صلی اللہ علےہ وسلم نے کچھ صحابہ کو ہجرت کر جانے کا مشورہ دےا تھا۔‘‘

مولا نا اٹھتے ہوءے بولے ’’تم انہی یہود و نصاریٰ میں سے ہوجوہمارے دین کا مذاق اڑاتے ہیں‘‘میں نے بڑی عزت کے ساتھ ہاتھ سے پکڑ کرانہیں بیٹھاتے ہوءے کہا ’’مولانا میں یہود و نصاریٰ کی وکالت صرف اس لءے کررہا ہوںکہ علامہ سید سلیمان ندوی کے بقول اسلام میں کسی سے داءمی یا موروثی نفرت کی تعلیم نہیںدیتا۔پھر قرآن حکیم یہ بھی فرما رہا ہے(ہم نے تم سب کے لیے الگ الگ طریقہ اور راستہ رکھا اور اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو تم سب کو ایک امت بنا دیتا بلکہ اس نے چاہا کہ تمہیںآز ماءے اس میں جو تمہیں نہیںدیا گیا پس تم بھلاءیوں میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرو)۔یہ بھی اللہ کا فرمان ہے(ہر امت کے عباد ت کے طریقے ہیں جن پر وہ چلتی ہے پس وہ اس معاملہ میں آپ سے جھگڑانہ کریں بیشک آپ ہی سیدھی راہ پر ہیں) اہل کتاب جب قبلہ پر الجھنے لگے کہ مسلمانوں نے المقدس کی بجاءے اُس کعبہ کو کیوں قبلہ بنالیا جو بتوں سے بھراپڑرہے تو خدا نے صاف کہ دیا۔ (ہر ایک کا قبلہ ہوتا ہے جس کی طرف وہ رخ پھیرتا ہے تم خیرات میں سبقت لے جانے میں لگے رہو)۔‘‘

مولانا بیٹھتے ہوءے تھوڑے سے ٹھنڈے ہوکرکہنے لگے’’ تم قرآن و حدیث کا کیا جانو ۔یہ ہم علماء جانتے ہیں اسلام کیا ہے ۔علما انبیاء کے وارث ہیں ۔زمین پر علماء کی حیثیت چمکتے ہوءے ستاروں جیسی ہے۔‘‘اب مجھے رہا نہ گیا اورمیں نے کہہ دیاکہ’’مولانا وہ ایک تفریق علماءے حق اور علماءے سو کی بھی ہوتی ہے ‘‘۔فوراً بولے’’الحمدللہ جو اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں وہی علماءے حق ہیں ۔علماءے سو کی اصطلاح شایدتمہارے جیسے یہود و نصاری کے دوستوں کےلءے ایجاد ہوءی ہے۔‘‘اور میں ہنس پڑا ۔میں نے کہا ’’مولانا جیسے بھی ہوا ہے آج زندگی میں پہلی بار میرا شمار بھی علما ء میں ہوا ہے۔

400 — آبِ نشاط انگیز

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

بے شک اس وقت دنیا کے غلط نظامہاءے تمدن کی ماری ہوءی دنیا تھک ہا ر کر ایک دور اہے پر کھڑی سوچ رہی ہے کہ وہ اسی تباہی کے رستے پر آگے بڑھتی چلی جاءے یا کسی اور راہ پر چل پڑے جس کی منزل دھند میں گم ہے اور کوءی خبر نہیں کہ وہ منزل کیسی ہے ؟ کیا ہے اور کہاں ہے ؟ اور اس وقت ہم دیکھ ررہے ہیںکہ اندھی دنیا جس راستے پر چل رہا ہے اس کے آگےایک خوفناک ڈھلوان ہے جہاں تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں اگر اس وقت بھی خاموش بیٹھا رہے اور اسے نہیں روکاتو یہ ایک ایسا گناہ عظیم ہوگاجسے نہ خدا معاف کرے گا اور نہ ہماری آنے والی نسلیں۔۔اورہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ دکھوں کی ماری انسانیت کا مداوا صرف ہمارے پاس ہے اس کا مداوا قرآن اور صرف قرآن ہے اسلام اور صرف اسلام ہے ۔

وہی دیر ینہ بیماری ، وہی نامحکمی دل کی علاج اس کا وہی آبِ نشاط انگیز ہے ساقی

اگر ہم اس وقت دنیا کی رہنماءی کے لیے آگے نہ بڑھے اور اسے امن و سلامتی کی صدا نہ دی تو ممکن ہے دنیاتیسری عالمی جنگ کے جہنم میںجاگرے جس کے بعد تباہی ہی تباہی ہے ہلاکت ہی ہلاکت ہے اور اگر دنیا ہلاکت کے اس جہنم میں غرق ہوگءی تو بد کار قومیں تو دنیا اور آخرت کے عذاب کی مستحق ٹھہریں گی ہی ، ہم ان سے دوگنے عذاب کے مستحق ہونگے کیونکہ ہمارے پاس وہ نسخہ ہدایت موجود تھا جسے اگر عمل میں لایا جاتا اور اس سے اقوام عالم کو آگاہی دی جاتی تو وہ اپنی روشِ باطل سے باز آکر حق اور ہدایت کی راہوں پر چل پڑتیں پس ہمارا دہرا فریضہ ہے ایک تو یہ کہ ہمیں اپنی قوم کو صحیح رہنماءی مہیا کر کے انہیں نجاتِ دیدہ و دل سے آشنا کرنا ہے دوسرے تمام اقوام عالم کو جن کے پاس مشعل نور ہو انہوں نے یہ مشعل تہ درتہ چھپا رکھی ہو خود روشنی حاصل کر رہے ہوں نہ دوسروں کو کرنے دیں تو اس سے زیادہ بدنصیبی اور کیا ہوگی ۔ ہم اگر دوسری قوموں کو چھوٹ دیتے ہیں کہ وہ جانیں ان کا کام جانے تو یہ بھی ہمارا جرم ہے کہ حضور ﷺ سے پہلے جتنے انبیا ء آءے وہ کسی ایک قوم کے لیے مبعوث ہوءے تھے ان کی نبوت ایک مخصوص وقت کے لیے تھی اس لیے اللہ نے انکے صحاءف کی حفاظت کو اپنی ذمہ داری قرار نہیں دیا لیکن حضورؐ کی نبوت عالمگیر ہے اللہ نے حضور ﷺ کی زبان صداقت ترجمان سے یہ اعلان کر ایا ۔ (اے افراد ِ نسل انسانی میںتم تمام کے لیے رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں )اس کے ساتھ ہی آپ کے سر پرختم نبوت کا تاج بھی رکھ دیا گیا اور فرمایا گیا کہ آپ ہی خاتم النبیین ہیں اب قیامت تک نبوت کا سلسلہ ختم ہوچکا اب کوءی نبی نہیں آءیگا آپ کی نبوت آخری نبوت اور آپ کی ہدایت آخری ہدایت ہے اس لیے اس ہدایت کو محفوظ کر دیا گیا اور قرآن حکیم کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ نے لے لی ارشاد ربانی ہے ۔ (یقینا قرآن عظیم ہم نے ہی نازل فرمایا ہے اور ہم ہی قیامت تک اس کے محافظ ہیں)اور دنیا نے دیکھ لیا کہ بے مثال طریقہ سے قران حکیم کی حفاظت کی گءی آج دنیا میں اللہ کی بھیجی ہوءی کتابوں اور صحیفوں میں سے صرف یہی ایک کتا ب ہے جس کے ایک حرف اور ایک نقطے میں کسی طرح کی کوءی تبدیلی نہیں آءی ۔ حضور رسالت مآب ﷺ نے وصال سے پہلے فرمایا ’’ میں دنیا میں دو چیزیں چھوڑ کر جارہا ہوں ۔ ایک کتاب اور دوسری سنت ، تم کبھی گمراہ نہیں ہوگے اگر تم نے ان دونوں چیزوں کو اپنا رہنما بناءے رکھا ۔ آپ کے وصال کے بعدفروغِ کتاب و سنت کا فریضہ امتِ مسلمہ کے سپر د ہوا علماءے امت وارثِ علوم نبوت ہوءے چونکہ حضور ﷺ نے اعلان کیا تھا وہ تمام نسل ِ انسانی کے لیے قیامت تک رسول ہیں ، ہادی و مقتداء ہیں اس لیے نسل انسانی کو ہم دوامتوں میں تقسیم کرتے ہیں ایک وہ امت ہے جس نے ﷺ کی دعوتِ حق قبول کی اور مسلمان ہوگءی اسے ’’ ’’امت ِ اجابت‘‘کہتے ہیں باقی تمام غیر مسلم ’’ امت دعوت‘‘ کہلاتے ہیں ۔ مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ وہ تمام نسل ِ انسانی تک صحیح اسلام پہنچاءیں مگر افسوس ہے کہ مسلمان مدت ہوءی اصل اسلام سے تو دہی دور ہوتے جارہے ہیں ۔ علماء یہ تو تسلیم کر تے ہیں کہ ہر دور میں اجتہاد کی ضرورت ہوتی ہے مگر عملاً انہوں نے اجتہاد کا دروازہ بند کر رکھا ہے ۔ البتہ مسلمانوں کے فرقہ شیعہ کا دعوٰی ہے کہ ان کے ہاں اجتہاد کا دروازہ کھلا ہے مگر ہر عالم اجتہاد کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا ۔ اجہتاد کی اہلیت بہت کم علماء میں ہوتی ہے انہیں مجتہد کے منصب پر سر فراز کیا جاتا ہے اور ہر مسءلہ میں لوگ جیسا کہ ہم لکھ چکے ہیں وقت اور حالات کے مطابق شرعی احکام کا بدل جاتا مسلمانوں کے سوادِ اعظم یعنی اہل سنت میں متفق علیہ ہے اور یہ فقہ کا مستقل باب ہے ۔ خلفاءے راشدین نے بھی بالخصوص جناب عمر فاروق اعظم نے بحیثیت خلیفہ ءِ راشد اور امیر المومنین انتہاءی دور اندیشی سے ایسے کءی فیصلے کءے حضور ﷺ کا فرمان ہے ’’ تم میری سنت کی اور ہدایت یافتہ خلفاءے راشدین کی سنت کی پیروی کرو ۔ ایک اور جگہ سنت کے مفہوم کو زیادہ وسعت دیتے ہوءے فرمایا ’’ میرے صحابہ رہنماستاروں کی طرح ہیں جنہوں نے ان کی پیروی کی ہدایت پالی ’’ صحابہ ‘‘ میں سے بعض مخصوص حالات کا شکار ہوءے تو انہوں نے اپنی عقل و فکر سے اپنے لیے راستہ منتخب کیا ہم بھی اگر ان حالات کا شکار ہونگے تو ان کی پیروی کر یں گے جناب فاروق کے دور میں قحط پڑا تو آپ ؓ نے اپنے اجتہاد سے حد سرقہ مخصوص حالات میں ساقط کر دی اس سقوط کو سقوط دوام نہیں التواء سمجھنا چاہیءے اس طرح عراق کی زمینوں کے متعلق کافی روز کے غور و فکر کے بعد اپنا اجتہادی فیصلہ کیا مگر اس کی بنیاد قرآنِ حکیم پر رکھی آج جب دنیا ایک ایسے نظام ِ تمدن کی تلاش میںہے کہ جس میں اُسے امن و سکون حاصل ہوجاءے ضرور ت اس امر کی ہے کہ انتہاءی غور و فکر کے بعد وقت اور حالات کا شعوری احساس رکھتے ہوءے اسلام کا اصل تعلیمات کی روشنی میں ایک نظام تمدن متعارف کر ایا جاءے ۔ ہمارا ایمان ہے کہ اسلام ہی وہ مکمل ضابطہ ءِ حیات اور کامل و اکمال نظامِ زندگی ہے جس میں انسان کو دنیوی اور اخروی دکھوں سے نجات حاصل ہوسکتی ہے ۔ مگر یہ کام کون کرے گا،

401 — سپریم کورٹ کا غربت سے رہائی کا جذبہ

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے روز بروزپاکستان کی سیاست کے سمندر میں مدوجزر بڑھاتے چلے جارہے ہیں۔زیادہ تر لوگوں کو عدالت عالیہ اچھی لگی ہے مگر کچھ ایسے بھی ہیں جوکہتے ہیں دنیا کے تمام بڑے جراءم عدالت گاہوں میں ہوءے ہیں۔سقراط کی موت کا فیصلہ بھی عدالت گاہ میں ہوا تھاعیسی کو صلیب پرسجانے کاحکم بھی ایک عدالت سے دلایا گیا تھا۔منصور حلاج کوبھی سولی پرلٹکانے کافیصلہ قاضی القضاہ نے دیا تھا۔گلیلیو کے لءے بھی موت کی سزا عدالت ہی نے تجویز کی تھی ۔۔پا کستانی عدالتوں میں بڑے بڑے جراءم ہوءے ہیں ۔ ایک چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے یہ امید رکھناکہاں تک درست ہے کہ اب لوگوں کو انصاف ملے گا۔مگر میرا ذاتی خیال ان لوگوں سے کچھ مختلف ہے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ انہی عدالتوں نے کروڑوں مرتبہ انصاف بھی کیا ہے اگر ایک سقراط کو زہر کا پیالہ پینا پڑا ہے تو ہزاروں سقراط انہی عدالتوں کی بدولت زندہ بھی رہے ہیںاگر ایک عیسیٰ مصلوب ہوا ہے تو کتنے مسیحاءوں کو انہی عدالتوں سے زندگی بھی ملی ہے اگر ایک منصور سولی پر سجا ہے تو انہی عدالتوں نے کتنے منصوروں کی سچاءی کو تسلیم بھی کیا ہے۔عدالت تو بناءی ہی انصاف کےلءے گءی ہے۔ اسی لءے جب کہیں عدالتوں میں ظلم ہوا تو تاریخ نے اسے اپنے سینے پر سجا لیا ۔مگر عدالتوں میں ایساکوءی واقعہ صدیوں میں ایک ہوا کرتا تھا۔ظلم کی کہانی برسوں میں کہیں کوءی ایک لکھی جاتی تھی۔یہ بات درست ہے کہ انسانی تاریخ میں پاکستان جیسی صورت حال کہیں دکھاءی نہیں دیتی ۔گذشتہ باسٹھ سالوں میںانصاف گاہوں نے ناانصافیوں کی ایسی تاریخ رقم کی ہے جسے دیکھ کر منصفی شرم سے پانی پانی ہو جاتی ہے ۔ ۔میں مانتا ہوں کہ ان عدالتوں نے ہمیشہ ڈکٹیٹروں کا ساتھ دیا ہے انہی کے اشاروں پر انصاف کی کرچیاں کی گءیں اور پھر انہیں لوگوں کے پاءوں میں چبھنے کےلءے شہروں ،سڑکوں اور گلیوں میں بکھیر دیا گیالیکن میرا خیال ہے کہ آسمان ابھی زمین سے مایوس نہیں ہوا۔ابھی کچھ لوگ موجود ہیں۔ اور لمحہ موجود کی سب سے بہتر بات یہ ہے کہ عدالتِ عالیہ کی توجہ پاکستان کی معاشی صورت حال کی طرف ہے جسے کرپشن کی دیمک چاٹ چکی ہے۔غریب غریب سے غریب تر ہوا ہے اور امیر امیر سے امیرا تر۔۔اس قوم نے ایسے تمام کام چھوڑ دءیے ہیں جس سے زندگی خوبصورت تر ہو۔انسانیت کے راستے میں روشنی ہو پھول کھلیں ،ان کےلءے کوءی نہیں سوچ رہا وہ جن کے پیٹ خالی ہیں وہ جنہیں تن ڈھاپنے کےلءے کپڑے میسر نہیں ۔وہ جن کے لباسِ زندگی میں جگہ جگہ درد کے پیوند لگے ہوءے ہیں ۔جہاں آہیں اور کراہیں ، جہاں آنسو ہیں جہاں سے صرف بین سناءی دیتے ہیں ۔اربوں کی کرپشن اور قرضوں کی معافی کے دیکھ کر اور کچھ نہیں تو کم ازکم اتنا ضرور ہو گا کہ کسی غریب ہونٹوں کوپل بھر کےلءے ہی سہی مسکراہٹ تو مل جاءے گی غربت سے رہاءی کا جذبہ نجانے کب ایک شوخ علم کی صورت لہراءے گا۔پچھلی صدی تک شاعر زندگی کے درد کوبڑی شدت کے ساتھ بیان کرتے رہے ہیں مگر سرمایہ دارانہ زندگی کی گرفت نے سچاءی کی اس تحریک بھی اس انداز میں کچل دیا ہے کہآج اس بات کا احساس ہی نہیں ہوتا کہ ہمارے لکھنے والوں کے موضوعات میں سے زندگی کے مساءل بھی تھے اس بنیادی دکھ کون چرا کر لے گیا ہے۔جنرل ایوب کے دور جب پاکستان میں آٹا بیس روپے من ہوا تھا تو حبیب جالب نے گلی گلی جا کر کہا تھا

بیس روپیے من آٹا

اور اس پر بھی ہے سناٹا

صدر ایوب زندہ باد

اس وقت پاکستان میں ایک سیر آٹے کی قیمت غریب کی قوتِ خرید سے کہیں زیادہ ہے۔ لوگ مہنگاءی کے ہاتھوں مجبور ہو کر خود کشیاں کر رہے ہیں ۔ زندگی غربت کی چکی میں پس پس کر اس مقام تک پہنچ گءی ہے جہاں جینے اور مرنے میں کوءی فرق باقی نہیں رہ جاتا مگر لکھنے والے زلف و لب و رخسار کے گیت لکھ رہے ہےں۔صرف ایک عدالت ہی کچھ بول رہی ہے اسی سلسلے کے ایک دعاءیہ گیت پر کالم اختتام کرتا ہوں

روشنی سے بھر دے سب کو

ایک جیسا کر دے سب کو

سب مکانوں میں دءیے ہوں

پھول ساروں کےلءے ہوں

لوگ جیون میں جءے ہوں

زندگی بہتر دے سب کو

اب نہ غربت ہو کہیں بس

دے مساواتِ حسیں بس

روٹی کپڑا ہی نہیں بس

اچھے اچھے گھر دے سب کو

فکرِ مال وزر بدل دے

آگہی کے در بدل دے

یہ نظامِ شربدل دے

خیر کا منظر دے سب کو

شہر ہوں تہذیب گاہیں

خوبصورت شاہراہیں

ہرطرف کھولے ہوں باہیں

علم کا زیور دے سب کو

ایک ازلوںکی کہاوت

بھوک اور رج میں عداوت

ظلم طبقاتی تفاوت

ہمتِ بوزر دے سب کو

402 — کسی ذبح خانے کے آس پاس

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

زندگی کی نوید دینے والی ساعت مرگءی ہے۔اس ٹہنی کو کاٹ دیا گیا ہے جس پر پھول کھلنے والے تھے، درختوں کے ہاتھ پھر خالی ہو گءے ہیں، موسموں کو روشنی اور خوشبو دینے والی رت کوگلشن نکالا دیا گیا ہے،پھر رستے میں کسی نے بہار کو لوٹ لیا ہے ،گلابوں کی سرخ پتیوں سے لہو کی بوندیں ٹپک رہی ہیں،وہ جہاں ہنگامہ ء بہاراںبپا ہونے والا تھا وہاں نوحہ ء غم گونج رہا ہے۔آنسوءوں کے میلے لگے ہوءے ہیں ، آہوں کے آتش فشانوں کے دھانے کھل گءے ہیں ،گلی گلی میں درد کی انجمن آباد ہے ،برباد دلوں کے شہر وںسے بین کرنے کی آوازیں آرہی ہیں ،دسمبر کی بخ بستہ دھوپ میں موت کی تلخی در آءی ہے ، قریہ ء دل میں شور برپا ہے کہیں کوءی ظلم کابھونچال آیا ہے ،، میری زمین میں داڑیں پڑی ہوءی ہیں ،میری سڑکوں سے درد کا دھواں اٹھ رہا ہے۔ میرے گھر جل رہے ہیں ،مسافتوں کو مٹھی میں لینے والی گاڑیوں سے آگ نکل رہی ہے ۔مسافر گاہیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گءی ہیں ،علم و حکمت کے دروازوں پر تالے لگا دءیے گءے ہیں ،ہر طرف ، درد ہے دکھ ہے سوگ ہے ، آنسو ہیں ، آہیں ہیں ،بین ہیں ، چیخیں ہیں ،کراہیں ہیں ،زندگی کی گہما گہمی موت کی ویرانیوں میں کھو گءی ہے۔کسی نے لیلیٰ ٔوطن پر وار کیا ہے۔روشنیوںکی اس زنجیر کو توڑنے کی کوشش کی ہے جس میں حلقہ در حلقہ ہم سب جڑے ہوءے ہیں اوربقول ساقی فاروقی روشنی یہ کہہ کر ہم سے روٹھ گءی ہے

یہ کہہ کے ہمیں چھوڑ گءی روشنی اک راتتم اپنے چراغوں کی حفاظت نہیں کرتے

ہاں ایک چراغ بجھادیا گیا ہے۔ایک نور کی تنویر اندھیروں میں اتار دی گءی ہے۔داغِ فراقِ صحبتِ شب کی جلی ہوءی ۔۔ آخری شمع بھی خاموش ہوگءی ہے۔وہ جو کہہ گیا ہے کہ قتل گاہوں سے چن کر ہمارے علم اور نکلیں گے عشاق کے قافلے۔۔کوءی اس سے پوچھے کہ ابھی اور کتنی قتل گاہیں آباد ہونی ہیں۔رات کو ابھی اور چراغوں کا کتنا خون چاہءے۔اور ابھی کتنی طویل ہے یہ رات۔۔میں جب پیدا ہوا تھا تو اس وقت بھی یہی رات تھی اور میرے دیس کے قتل گاہوں سے سروں کی مشعلیں چن چن کر آگے بڑھ رہے تھے۔وہی رات ابھی تک ایک تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔ قربان گاہ کی پیاس بجھتی ہی نہیںہے۔ جانے میری بستی سے کونسی خطا ہوءی ہے۔ظلم کی ا اندھی بہری رات نے اس کی ایک ایک گلی ، ایک ایک چوک ، ایک ایک موڑ کواس طرح اپنے پنجوں میں جکڑ رکھا ہے کہ رہاءی کی کوءی صورت ہی دکھاءی نہیں دیتی۔زندگی ایک بڑی جیل میں بند ہو کر رہ گءی ہے بلکہ اب تو اس بڑی کھلی جیل میں میری بستی کو آدھی صدی دے زیادہ وقت گزر گیا ہے۔نظم جو اس موضوع پر کافی دن پہلے کہی تھی۔

’’میرے ساتھ کے قیدی روز شکایت کرتے تھے

جیل کے کمرے تنگ بہت ہیں۔موت کے ساءے سنگ بہت ہیں

بند ہے جیون صندوقوں میں ۔آگ اگلتی بندوقوں میں

چند صحافی جیل میں آءے ۔اخباروں کی خبریں بن کر

چھوٹی چھوٹی کوٹھریوں سے۔ زخم نکل کرجاپہنچے ایوانوں تک

نازک ذہن حکومت کے

تجریدی آرٹ کے شہ پاروں کو سوچنے والے

مہ پاروں کوسوچنے والے

نرم ملاءم آوازوں سے لطف اٹھانے والے

خوگرپیار جھمیلوں کے ۔عادی خوابیدہ کھیلوں کے

اور مساءل جیلوں کے ۔ان کی سوچ سے باہر تھے

سوچتے تھے

آبادی میں روز اضافہ ہوگاروز شکایت ہوگی

کب تک ہم تعمیر کریں گے جیل کے کمرے

اس عقدے کے سلجھانے میں۔اپنی ساری عقل لگادی

کافی سوچ بچار کے بعد

اپنے محلوں سے باہر کی دنیا جیل بنادی’’

درد کی انجمن جو میرا دیس ہے ، جو میری بستی ہے ، جو میرا گھر ہے اس گھر کے حوالے سے ایک نظم بھی سن لیجءے ۔ ابھی کچھ دن پہلے کہی ہے۔

’’تم یہود و نصاریٰ کی زرگاہ میںبک گءے جب بھی بولی لگاءی گءی

تم کراءے کے قاتل ہو حاکم نہیںتم سے اپنوں پہ گولی چلاءی گءی

جسم درجسم بس بھیڑیوں کی طرحتم نے پنجوں سے چیرا ہے سینہ مرا

تم نے پھانسی چڑھایاہے آءین کوظالمو تم نے لوٹا مدنیہ مرا

میں نے سمجھا تھا تم کو محافظ مگراک بڑی لوٹ کی تم تو تاریخ ہو

تم لٹیروں کا سفاک سرکش گروہظلم کی جھوٹ کی تم تو تاریخ ہو

صبحِ جمہوریت کے اجالوں پہ بستم نے شب خون مارا ہے ہردور میں

نور و نکت پہ طاقت سے نافذ کیاظلمتِ شب کا قانون ہر دور میں

تم نے پامال شہرِصحافت کیاتم عدالت کے زندہ بدن پر چلے

تم نے رسوا کیا صبحِ دستور کوتم شبیںلے کے خاکِ وطن پر چلے۔‘‘

ایک اور نظم جو میرے خیال میں کسی حد تک میرے درد کا بہتراظہار ہے ممکن ہے آپ کو بھی یہی محسوس ہو۔اس کا عنوان ہے’’ کسی ذبح خانے کے آس پاس‘‘

’’کسی ذبح خانے کے آس پاس کہیں زندگانی مقیم ہے

مجھے آءے اپنی ہر ایک شے سے لہو کی بو

بڑی تیز تیز

بڑی متلی خیز

کءی پرفیوم کی بوتلیں

میں چھڑک چکا ہوں لباس پر

اسی گرم خون کی مشک پر اسی سرد ماس کی باس پر

کءی بار دھویا ہے ہاتھ کو

کءی بار مانجھافلیٹ کی میں نے ایک ایک پلیٹ کو

مجھے آءے ذاءقہ خون کا

مجھے آءے ایک سرانڈ سی

مجھے کچا ماس دکھاءی دے

کہیں ہاتھ پاءوں سڑے ہوءے

کہیں گولیوں کے گلاب سے نءی چھاتیوں میں گڑے ہوءے

کہیں گردِناف کے پارچے مرے ناشتے میں پڑے ہوءے

میں اور آپ کب تک اس ذبخ خانے کے آس پاس مقیم رہیں گے ۔کب تک لہو کی بو ہمیں اپنی ہر شے آتی رہے گی ۔ ان سوال کے جواب کہیں بھی موجود ہے۔ امید کے افق پر تاریکی ہی تاریکی ہے مگر مایوسی گناہ ہے۔

403 — بریڈفورڈ کا ایک منظر

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

میں اس وقت بریڈفورڈ میں موجود ہوں ،اس شہر سے مجھے عجیب و غریب حد تک محبت ہے ۔ اگرچہ میں طویل عرصہ لاہور اور اسلام آباد رہا ہوں اور ان دنوں برمنگھم میں رہ رہا ہوں ۔مگر اپنے آباءی شہر میانوالی کے بعد جو شہر مجھے اپنا لگتا ہے ۔وہ بریڈفورڈ ہے ۔مجھ سے یہاں کی سڑکیں گفتگو کرتیہیںپتھر کے مکان بولتے ہیں ۔درخت سرگوشیاںکرتے ہیں ،ہوا ہمکلام ہوتی ہے ۔یہاں کی ہر چیز مجھے اپنی اپنی لگتی ہے ۔مجھے ایسا لگتا ہے جیسے یہ سارا شہر مجھ سے محبت کرتا ہے ۔ اور اس محبت کے بے شمار نام ہیں ۔کہیں اسے میں اسد ضیاء اور ظفر تنویر کہہ کر مخاطب کرتا ہوں ۔کہیں یہ محبت اے ڈی انجم اور خواجہ وحید بن جاتی ہے ۔کہیں حاجی نذیر حسین اور مہربان حسین کے اسم گرامی اسے اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں ۔کہیں یہ حفیظ جوہر اور جاوید اقبال ستار کے ناموں میں ڈھل جاتی ہے ۔ ناموں کا ایک ہجوم ہے جو میری زبان پر آتے ہیں تو منہ میں مٹھاس بھر جاتی ہیں ۔مگر ایک نام جو میرے لءے بہت ہی قابل احترام ہے۔مجھے بہت زیادہ اپنے دل کے قریب محسوس ہوتا ہے ۔ وہ ہے بوٹا خان راجس ۔۔۔

بوٹا خان راجس اس داستانِ محبت کا ایک ایسا حیرت انگیزکردار ہے ۔جس کی مثال آج کے زمانے میں کم ہی ملتی ہے ۔بات اتنی سی ہے یہ جس سے بھی محبت کرتے ہیں بے لوث محبت کرتے ہیں ۔یہاں اس بات کی وضاحت کردوں کہ کوءی بھی محبت مجاز سے حقیقت تک بے لوث محبت نہیں ہوتی ۔ کسی سے محبت کرنے والا دراصل اپنی خواہشوں کی تکمیل کر رہا ہوتا ہے۔وہ اسے حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اسے اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنا چاہتا ہے۔وغیرہ وغیرہ۔۔ایسی میں صورت میں بوٹا خان راجس کی محبت۔۔ حقیقتاً بے لوث محبت ۔۔ میری سمجھ سے باہر ہے ۔۔۔ان کا ایک اور عمل بھی میرے لءے ہمیشہ باعث حیرت رہا ہے کہ

انہیں نہ داد و تحسین پرخوشی ہوتی ہے اور نہ تنقید و تنقیص پر دکھ۔۔۔انہیں جاوید اختر بیدی اگر برابھلا کہے تو یہ پھر بھی خوش ہیں اور اگر عطاالحق قاسمی یا بشریٰ رحمن ان کی تعریف میں رطب اللسان ہیں توپھر بھی یہ ویسے کے ویسے ہی ہیں ۔لیکن اس وقت میرا موضوع بوٹاخان راجس کی شخصیت نہیں ان کی پنجابی شاعری ہے۔ وہ اردو زبان کے بھی اچھے شاعر ہیں مگرمیں نے انہیں پنچابی شاعری کے جس منظر میں دیکھا ہے ۔

وہ بہت ہی خوبصورت ہے ۔وہاں مجھے قوس ِ قزح کے ایسے رنگ نظر آءے ہیںجن کی دسترس دیکھنے والے کی روح تک ہوتی ہے ۔اگرچہ بوٹا خان راجس کی پنجابی شاعری پر پنجاب یونیورسٹی میں تھیسسز بھی لکھا گیا ہے۔ان کے فن و شخصیت پر ایک کتاب بھی شاءع ہو چکی ہےمگر یہ منظر لوگوں نے اس طرح دیکھا نہیں جس طرح دیکھا جانا چاہءے تھا ۔دراصل ایک بڑا مسءلہ اردو زبان کا بھی ہے ۔اس کی برتری کچھ اتنی ہمارے ذہنوں پر چھاءی ہوءی ہے کہ ہم اردو زبان کے شاعر کے مقابلے میں پنچابی زبان کے شاعر کو کوءی حیثیت نہیں دیتے۔کیوں ؟ ۔۔ کتنے ستم کی بات ہے کہ ہم لوگ غالب ، میر اور اقبال کے گن گاتے ہیںمگر شاہ حسین ، میاں محمد بحش ، بلھے شاہ، وارث شاہ ، سلطان باہو یا خواجہ فریدکو کچھ زیادہ اہمیت نہیں دیتے ۔اس وقت تک صرف غالب اور اقبال کے بارے ہزاروں کتابیں شاءع ہو چکی ہیں ۔ مگر ان پنجابی کے تمام شاعروں پرمل ملا کے بھی تنقیدی کتابیں ایک سو سے زیادہ نہیں بنتی ہیں۔ حالانکہ ہم سب یہ بات جانتے ہیں کہ پنچابی کے یہ شاعر میر وغالب سےکسی صورت میں کم نہیں ۔یہی صورت حال برطانیہ میں بھی ہے ۔یہاں بوٹاخان راجس کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی ۔ جتنی عاشور کاظمی یا ڈاکٹر مختار الدین مختار دی جاتی ہے ۔حالانکہ عمر اور شاعرانہ مرتبے کے حوالے سے بوٹا خان ان سے کہیں کم نہیں ۔شاعری کسی بھی زبان میںجاءے ۔ اگر وہ شاعری ہے تو پھرکسی زبان کی بڑاءی اس کے راستے میں نہیں آنی چاہءے۔میں اپنی بات کے ثبوت میں بوٹاخان راجس کی شاعری کے کچھ تراجم پیش کرتا ہوں جو بہت عرصہ پہلے میں نے کءے تھے ۔ان کی ایک’’ کلی ‘‘ اردو زبان میں دیکھءے

دونوں میں کسی طور خدا مل نہیں سکتا مسجد کا احاطہ ہو کہ مندر کی عمارت

وہ عرش بناتا ہے در و بام میں دل کے کیا چیز ہے انسان کے اندر کی عمارت

درخت بوٹا خان کی شاعری میں ایک استعارے کی حیثیت رکھتا ہے ۔اور اپنی شاعری میں اس میں اپنی ذات سے تقابل کرتے ہیں۔ اسی موضوع پر ان کی کہی ہوءی ایک کلی کا ترجمہ دیکھءے ،

ثمر وہ سنگ زنی کرنے والوں کوبخشیںمرے خیال میں مجھ سے درخت بہتر ہیں

شجر کے موضوع پر ایک اور کلی کا ترجمہ پیش کرتا ہوں

جھک جاتی ہے ہر شاخ تشکر سےجب کوءی پیڑ ثمرور ہوتا ہے

بوناخان کی ایک اور کلی دیکھءے

تری چوکھٹ سے دھتکارے ہوءے کوکہاں اہل جہاں خیرات دیتے ہیں

ایک بند دیکھءے۔ جس میں نہ صرف بوٹاخان راجس کے نظریا ت ابھر ابھر کر سامنے آر ہے ہیں بلکہ ان کی شخصیت کے خدوخال بھی واضح دکھاءی دے رہے ہیں

ملوں کے پلازوں کے بنکوں کے مالکغربیوں کی روٹی کے پیچھے پڑے ہیں

خوشامد کے لقمے لفافے میں رکھ لویہ زردار کتے کمینے بڑے ہیں

ایک بات اور واضح کر دوں کہ جب کسی شاعر کے کلام کا ترجمہ کیا جاتا ہے تو وہ شاعر عریاںہو کرسامنے آجاتا ہے۔ بڑے بڑے شاعروں کے بڑے بڑے مشہور شعر ہوتے ہیں مگر جب ان کے کپڑے اتارے جاتے ہیں تو پیاز محسوس ہونے لگتے ہیںکہ چھلکا اتارو تو دوسرا چھلکا آجاتا ہے دوسرا اتارو تو تیسرا چھلکا آجاتا ہے لیکن تمام چھلکے اتارنے کے بعد خبر ہوتی ہے کہ بس چھلکے ہی تھے اندر تو کچھ نہیں تھا کسی کا شعر دیکھءے داد دیجءے ۔بھءی یہ ایک ہنر ہے

بصارتوں میں بصیرتیں ہیں بصیرتوں میں بصارتیں ہیں بشارتیں ہی بشارتیں ہیںنزولِ شام ِ فراق کیا ہے

لیکن بوٹاخان راجس کے کلام کہیں بھی مجھے اس احساس نہیں ہوا کہ ان کی پنجابی شاعری میں بڑی شاعری موجود نہیں ۔میں نے جب بھی ان کے کسی شعر کا ترجمہ کیا ہے وہ اردو زبان کےلءے ایک خوبصورت اضافہ ثابت ہوا ہے ۔اور اب آخر میں بوٹا خان راجس کی اپنے آباءی شہر میر پور کے ساتھ محبت کا ذکر۔۔۔یہ محبت شاید اس محبت سے کہیں زیادہ ہے جس کے منظر میں بریڈ فورڈ اور میںہیں۔ بوٹا خان کی میر پور سے محبت ان کی شاعری کی رگوں میںلہو بن کر دوڑ رہی تھی ۔ اردو ہویا پنچابی جہاں بھی انہوں نے میرپور کی یاد میں کوءی آنسو ٹپکایا ان کا شعر وہیں زندہ و جاوید ہو گیا ہے

بہا کر لے گیا تھا جس کو منگلا ڈیم کا پانیمجھے اس گھر کی راجس ہر نشانی یاد آتی ہے

404 — مالک کی تلاش

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

پچھلے کالم میں ایک زمین کے جھگڑا کو کیا موضوع بنایا تھااورزمینوں کے جھگڑوں میں ہی الجھ کر رہ گیا ہوں۔خاص طور پر ایک زمین کا مقدمہ تو بہت دلچسپ ثابت ہواہے۔ یہ زمین اپنے مالک کی تلاش میں پھرتی ہے۔ زمین کا حدود دربع یہ ہے

تیرے دن جو میری دہلیز پہ آنے لگ جاءیں ڈوبتے ڈوبتے سورج کو زمانے لگ جاءیں

اس میں میرے مطالعہ کے مطابق اس وقت تک تقریباًدس شعراءے کرام شعر کہہ چکے ہیں ۔اور تقریباً آدھے شاعر اس زمین کی ملکیت کا دعویٰ بھی رکھتے ہیں۔ جب کہ کچھ شاعروں کا کہنا ہے کہ یہ کسی استاد شاعر کی زمین ہے ۔ کسی نے کہا کہ یہ انشاللہ خان انشاء کی زمین ہے کسی نے اسے آتش کی زمین قرار دیاسو مجھے مالک تک پہنچنے میں خاصی محنت کرنی پڑی ۔ذاتی طور میرا اس زمین کے بارے میں یہی خیال تھا کہ یہ کسی استاد کی زمین نہیں ہوسکتی کیونکہ اس کی وجہ اس کی بحر رمل مثمن مجنون ہے ۔ جسے زحافات کے ساتھ بھی(فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلان) تو بنا یا جا سکتا ہے لیکن(فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلاتن) نہیں بنایا جا سکتااور اگر بنا دیا جاءے تو پھر اس کے ساتھ(فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن) نہیں چل سکتا ۔جب کہ جس زمین کا مقدمہ اس وقت درپیش ہے اس میں یہ دونوں وزن ایک ہی بحر کے قرار دءیے گءے ہیں۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ فارسی زبان میںاس بات کی اجازت ہے مگر مجھے کوءی مثال نہیں مل سکی ایک اور بات کہ ہم یہ تسلیم کر لیتے ہیں کہ یہ بحر(فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلان) ہی ہے اور اس میں ردیف کا آخری لفظ ’’ جاءیں ‘‘ فعل کے وزن پر باندھا گیا ہے تواس کی توقع استاد شعراءے کرام سے کم ہی کی جاسکتی ہے ۔پھر اس بحر میں بہت زیادہ شاعری کی گءی ہے علامہ اقبال اور شکوہ اور جواب شکوہ بھی اسی بحر میں ہے ۔ کہیں ایسا کچھ نظر نہیں آیا ۔لیکن میرے خیال میں کہیںکسی نے استاد نےضرور اس طرح زحافات کا استعمال کیا ہے وگرنہ احمد فراز ، بیدل حیدری اورمحسن احسان اور ڈاکٹر مختارالدین مختار اس زمین میں غزل نہ کہتے۔احمد فراز کا مطلع ہے

کیوں نہ ہم عہدِ رفاقت کو بھلانے لگ جاءیں شاید اس زخم کو بھرنے میں زمانے لگ جاءیں

بیدل چیدری کی غزل کے کچھ شعر بہت اچھے ہیں ایک شعر دیکھءے

انتظار اتنا بھی اس کا نہ زیادہ کرناکیا خبر برف پگھلنے میں زمانے لگ جاءیں

محسن احسان نے بھی مطلع بہت اچھا نکالا ہے

اب کے صیاد جو دوچار ٹھکانے لگ جاءیں ہم پرندوں کی طرح باغ میں گانے لگ جاءیں

ڈاکٹر مختار الدین مختارنے اس زمین میں نعت کا ایک خوبصورت شعر نکالا ہے

اب یہ حسرت ہے کہ ہر بات بھلا کر مختارخواب آنکھوں میں مدینے کے سجانے لگ جاءیں

صباحت عاصم واسطی نے اس زمین میں جو غزل کہی ہے اس میں نءی حسیات کی آمد نے اسے دوسروں سے خاصہ مختلف کر دیا ہے۔ اس کے دوشعر دیکھءے

چاہءے ہم ہی ترا بوجھ اٹھانے لگ جاءیں اس سے پہلے کہ ترے جسم کو شانے لگ جاءیں

یوںنہ ہو کوءی مکینوں کی نہ سوچے عاصم آگ ہی صرف رضا کار بجھانے لگ جاءیں

راشد امین کی بھی اس زمین میں غزل موجود ہے اور اس میں اس کا تیکھاپن تو خیر ہی ہے اس کا گاءوں پس منظر بھی ابھر کر سامنے آیا ہے جس نے اس کے شعروں میں دیہات کی ہوا کی تازہ دمی بھردی ہے

جیب میں رکھ لوں ترے شہر میں دونوں آنکھیں گاءوں جانے میں مجھے پھر نہ زمانے لگ جاءیں

تُو بگڑتا ہے تو ہم تجھ کو منا لیتے ہیں ہم جو بگڑیں تو ترے ہوش ٹھکانے لگ جاءیں

اس زمین میںعباس تابش کی غزل کا ایک شعربھی مجھے بہت اچھا لگتاہے

یہ بھی ممکن ہے کوءی روکنے والا ہی نہ ہو یہ بھی ممکن ہے یہاں مجھ کو زمانے لگ جاءیں

قیوم طاہر نے بھی اس زمین میں طنع آزماءی کی ہے

خواب ایسے کہ گءی رات ڈرانے لگ جاءیں درد جاگیں تو سلانے میں زمانے لگ جاءیں

نوجوان شاعرحماد اظہر نے بھی کچھ شعر اس زمین بہت اچھے لکالے ہوءے ہیں

ایک ناکام محبت کا حوالہ ہے بہت کیا ضروری ہے کہانی ہی سنانے لگ جاءیں

اور میں نے جو اس زمین میں غزل کہی ہوءی ہے اس کا مطلع تو زمین کا حدوددربع بیان کرنے کےلءے آغاز میں ہی درج کر دیا تھا مقطع بھی سن لیجءے

پل کی ریلنگ پکڑ رکھی ہے میں نے منصور بہتے پانی مجھے دیکھیں تو بلانے لگ جاءیں

ہاں تو مقدمہ یہ تھا کہ اس زمین کا مالک کون ہے ۔انشا ء پاس بھی مجھے کہیں یہ زمین نہیں ملی ، آتش کے کلام میں بھی موجود نہیںاس کے قریب ترین جو زمین کہیں دکھاءی دی ہے وہ آرزو کی یہ غزل ہے

مجھ کو لگتی ہے نءی صورت ِ بیداد کوءییہ توممکن نہیں پہلو سے صنم لگ جاءے

اب یہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر یہ کسی استاد کی زمین نہیں تو سب سے پہلے کس نے کہی ۔ تلاش کے اس عمل میں اس بات کا پتہ چلا کہ سب سے پرانی غزل احمد فراز اوربیدل حیدری کی ہیں دونوں ایک زمانے میں کہی گءی ہیں ۔بیدل حیدری کے ایک شاگرد اطہر ناسک کے بقول بیدل صاحب کو فراز کی یہ زمین اچھی لگی تھی اور انہوں نے یہ کہتے ہوءے اس میں غزل سناءی تھی کہ فراز اس زمین سے کوءی گہر نکال سکا دیکھءے میں نے بھی کوشش کی ہے۔یوں اس زمین کا مالک احمد فراز ہی کو قرار دیا جا سکتا مگر برطانیہ میں اس زمین کی مقبولیت کا سبب راشدا مین بنا ہے ۔سن سے پہلے یہاں اسی نے اس زمین میںغزل کہی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے کءی غزلیں سامنے آءیں ۔ممکن ہے اس زمین کے بارے میں میرا مطالعہ نامکمل ہو اور کوءی صاحب علم کچھ اور بھی جانتا ہو ۔ اگر اس موضوع پر کوءی صاحب حوالے کے ساتھ بات کرے تو مجھے انتظار رہے گا۔کیونکہ علم کسی میراث نہیں ۔تحقیق کے میدان میں بڑے بڑے لوگ پڑے ہیں ۔

405 — نیا قصہ چار درویش

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

دوسرا درویش جس سڑک پر چل رہا ہوتا ہے اس پر قومی اسمبلی کی عمارت ہوتی ہے جگہ جگہکیاریوں میں پھول لگے ہوتے ہیںو ہ عمارت کے اندرداخل ہوجاتا ہے عمارت کے باہرمیں موجود تمام سپاہی ساکت ہوتے ہیں ۔ وہ راہداریوںسے گزرتے گزرتے ایک بڑے ہال کے اندر پہنچ جاتے ہیں جہاں بہت ساری کرسیاں قطار در قطار لگی ہوءی ہوتی ہیں جن پر لوگ بیٹھے ہوءے ہوتے ہیں مگر ان میں زندگی کا احساس نہیں ہوتا ۔ان سب کرسیوں کے سامنے ایک اونچی کرسی رکھی ہوتی ہے جس پر کوءی عورت پراجماں ہوتی ہے مگر اس کی حالت بھی دوسرے لوگوں سے مختلف نہیں ہوتی ۔درویش وہاں سے مایوس ہو کر باہر نکلتا ہے اگلی عمارت پر بہت روشنیاں پھیلی ہوءی ہوتی ہیں مگر سامنے کوءی موجود نہیں ہوتا ۔ درویش آگے بڑھتا ہے اس چھوٹے چھوٹے گنبدوں والی ایک عمارت دکھاءی دیتی ہے ۔اس عمارت کے با ہردروازوں کے پاس سپاہی بندقوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ان کی آنکھیں بھی کھلی ہوتی ہیں مگر ان میںبھی کوءی حرکت موجود نہیں ہوتی ہے اس کے اندر بہت سی فاءلیں کھلی ہوءی پڑی ہوتی ہیںمگر میزوں کے پیچھے بیٹھے ہوءے لوگ ساکن ہوتے ہیں بے حس و حرکت ہوتے ہیں۔درویش وہاں سے بھی باہر باہر نکل آتا ہے۔اس کا کتا اسے ایک اور طرف کھینچ کر لے جاتا ہے ٹیٹینک جیسی ایک عمارت کے پاس جھاڑیوں میں ایک برہنہ اٹھارہ بیس سال کی لڑکی کی لاش پڑی ہوتی ہے جس کے جسم پر پھیلی ہوءی خراشیں اور زخم چیخ چیخ کر کہ رہے ہوتے کہ پہلے اس لڑکی عصمت لوٹی گءی ہے اور پھر اسے مار دیا گیا ہے ۔

تیسرا درویش جس سڑک سے گزرتا ہے ایک طرف ایک جلا ہوا تباہ شدہ سکول دکھاءی دیتا ہے ہر طرف بارود کی بو پھیلی ہوءی ہوتی ہے اس سکول کے ملبے کے ساتھ طالب علموں کی لاشیں ہی لاشیں پڑی ہوتی ہیں وہ جلدی سے اپنا کتے کے ساتھ آگے بڑھ جاتا ہے۔اسے تو زندہ آدمی کی تلاش ہے ۔ کچھ اور آگے جاتا ہے تو ایک مسجد دکھاءی دیتی ہے وہ مسجد طرف بڑھتا ہے مسجد میں ایسا آدمی ضرور ہو گا جسے وہ بتا سکے کہ کچھ ہونے والا ہے۔ مگر مسجد کے باہر ایک بندوق بردار کرسی پر بیٹھا ہوتا ہے اور ساکت ہوتا ہے ۔مسجد کے دروازے پر ایک بڑا سا تالا بھی لگا ہوا ہوتا ہے وہ وہاں سے مایوس ہو کر آگے بڑھتا ہے۔اس کا کتا سڑک کے دوسرے بھاکتا ہے وہ جا کر دیکھتا ہے کہ شخص زمیں پڑا ہوا ہے مگر اسی بے حس و حرکت اس کے قریب شراب کی خالی بوتل بھی ہے اس کی عینک سڑک پر گر کر ٹوٹ چکی ہے۔اور کچھ کاغذ ان کے ہاتھ تلے دبے ہوءے ہیں وہ ان کاغذوں اس کے ہاتھ سے نیچے سے نکال کر دیکھتا ہے ۔صرف ایک کاغذ پر کسی نظم کے تین مصرعے لکھے ہوءے ہوتے ہیں

آپ نے ٹھیک کہا آپ بڑے سچے ہیں

میرا گھر ہے میری بیوی ہے مرے بچے ہیں

ساغرِ زہر اٹھالیجءے میں سقراط نہیں

چوتھا درویش جس سڑک پر جاتا ہے اس پر بڑی بڑی کوٹھیاں ہوتی ہیںجن کے اندر لمبی لمبی کاریں کھڑی ہوتی ہیںوہ ان کے بڑے بڑے دروازوں پر پورے زور سے دستک دیتا ہے مگر کہیں سے کوءی جواب نہیں آتاساری سڑک پر شراب کی ٹوٹی ہوءی بوتلیں پڑی ہوتی ہیںاسے چند ہوا میں اڑتے ہوءے رسالوں کے ورق دکھاءی دیتے ہیں ۔ درویش انہیں اٹھا کر دیکھتا ہے تو ان پر نوجوان لڑکیوں کی ننگی تصویریں چھپی ہوتی ہیں درویش بڑی توجہ سے انہیں دیکھتا ہے اور پھر بے دلی سے پھینک دیتا ہے۔

چلتے چلتے چاروں دروریش شہر سے باہر نکل آتے ہیں تو انہیں دور قبرستان کی طرف سے کسی کے گانے کی آواز آرہی ہوتی ہے چاروں درویش اسی آواز کی سمت چلنے لگتے ہیں اور پھر ایک جگہ اکٹھے ہو جاتے ہیں تین کتے ایک کتے میں گم ہو جاتے ہیں ۔ چاروں درویش اپنے اپنے سفر کا حال ایک دوسرے سے بیان کرتے ہیں اور اس فیصلے پر پہنچتے ہیں کہ انہیں دیر ہو گءی ہے جو ہونا تھا وہ ہو چکا ہے ۔مگر اس آواز کی وجہ سے دل میں موہوم سے امید بھی ہوتی ہے۔جب درویش اس آواز کے پاس پہنچتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ مزار پرکھڑا ایک ملنگ اپنی مستی میںکچھ گاءے جا رہا ہے ۔ملنگ درویشوں کو دیکھ کر چپ ہو جاتا ہے ۔اور سوالیہ نظروں سے انہیں دیکھتا ہے ۔پہلا درویش کہتا ہے ’’ہمیںشہر والوں کو بتانا ہے کہ کچھ ہونے والا ہے ہمیں بتاءوکہ اِن پتھر کے بے حس و حرکت لوگوں کو کیسے زندہ کیا جاءے کیسے جگایا جاءے ۔وہ مسکراکر کہتا ہے ۔’’جو ہونا ہے وہ ہو کر رہنا ہے انہیںجگانے سے کچھ نہیں ہو گایہ اپنے وقت پر یہ جاگ پڑیں گے۔ زندہ ہوجاءیں گے‘‘۔دوسرا درویش کہتا ہے ’’جو کچھ ہم شہر میں دیکھ کر آرہے ہیں وہ بھی کسی قیامت سے کم نہیں تھا‘‘۔ ملنگ کہتا ہے۔’’قیامت کا کیا ہے روز آتی ہے روز چلی جاتی ہے‘‘۔تیسرا درویش اپنے ساتھیوں کہتا ہے ہمارا وقت ختم ہونے والا ہے اس ملنگ سے جو کہنا ہے کہہ لو۔اب چند ساعتیں ہی رہ گءی ہیں اور اُدھرصبح کی اذان ہونے لگتی ہے۔۔۔

406 — سرمایہ و محنت کا تضاد

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

ان دنوں پاکستان کی قومی اسمبلی میں بجٹ پرہونے والی بحث کے اثرات ادب تک پھیلتے ہوءے دکھاءی دے رہے ہیں۔ گذشتہ ہفتے سلیم شہزاد کی تازہ غزل پڑھنے کو ملی، اس کا مقطع یہ تھا

ہم کو دو وقت کی روٹی نہ میسر شہزادفالتو مال کے انبارلگےہیں گھر میں

فالتو مال سے مجھے برنارڈ شا یاد آگءے جو بہت عرصہ پہلے کہہ گءے ہیں کہ ’’ دنیا میں تمام خرابیوں کی وجہ فالتودولت ہے یعنی وہ روپیہ جو تمہاری بنیادی ضروریات زندگی سے زاءد ہو اسی کو سرمایہ کہتے ہیں ۔ میرا خیال برنارڈ شا کی اس بات کی تھوڑی سی وضاحت کردوں ۔یہ وہ لوگ تھے جو سوچتے ہیں کہ معاشی مساوات کے نظام سے جب معاشرہ ایک سطح پر آجاءیگا تو ملازمتوں کا نظام عادلانہ ہوگا تنخواہوں کا خوفناک امتیاز ختم کیا جاءیگا ۔ لوگوں کو تنخواہ کے طور پر جو رقم ملیگی وہ اس سے اپنی ضروریات کی اشیاء خریدیں گے ان کے پاس کا رڈ ہوگا جس پر اخراجات کا اندراج ہو تا جاءیگا تنخواہ عادلانہ طور پر ملازم کی ضروریات کا تعین کر کے دی جاءیگی ۔ کارڈ ہر ہفتہ یا ہر ماہ کے اختتام پر جمع ہوگا اور نیا کارڈ جاری کیا جاءیگا اس طرح پتہ چلتا رہیگا کہ اتنا ملازم کرچ کرچکا ہے اور اتنی اسکی بچت ہے بچت ایک خاص مقدار تک پہنچے گی تو شخص متعلقہ سے جواب طلب کیا جاءیگا کہ اس نے ایسا کیوں کیا ؟ کیونکہ یہی فالتو روپیہ سرمایہ داری کوجنم دیتا ہے۔ برنارڈ شا جیسے لوگوں کا خیال تھا کہ کام کرنے میں انسان کی تواناءی خرچ ہوتی ہے اجرت اس لیے ہوتی ہے کہ وہ ایسی غذا استعمال کر ے کہ اتنی ہی تواناءی اسے واپس مل جاءے اگر وہ صحیح غذا استعمال نہیں کرتا معمولی غذا استعمال کرکے رقم بچالیتا ہے تو اسکی تواناءی اسے واپس نہیںملتی اور کمزور ہو نے لگتا ہے ۔ یہ اس نے اپنے نفس کے حقوق ادا کرنے میں کوتاہی کی یہ بھی ناجاءز ہے اس سے جواب طلب کیا جاءیگا کہ اس نے یہ حرکت کیوں کی ۔جب بچوں کی تعلیم ، صحت کے مساءل اور دیگر تمام پریشانیوں سے اسے معاشی مساوات کے حامل معاشرہ نے مبراکر دیا تو پھر وہ کس دن کے لیے بچت کر رہا ہے

اس نظام کا ایک تجربہ گذشتہ صدی میں سوویت یونین میں ناکام ہو چکا ہے ۔لیکن یہ جو سرمایہ و محنت کاتضاد ہیں اس کے لءے انسانوں کو کچھ ضرور سوچنا ہے کہ دنیا کی نوے فیصد دولت صرف چھ ہزار لوگوں کے پاس ہے علامہ اقبال کو بھی اس بات کا بہت دکھ تھا اسی لءے تو انہوں نے کہا تھا

کب ڈوبے گا سرمایہ پرستی کا سفینہ دنیا ہے تری منتظرروزِ مکافات

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اسلام نے چودہ سوسال پہلے یہی نظام پیش کیا تھا سو شلزم تو ابھی کل کی بات ہے یعنی سو شلزم کی کچھ باتیں اسلام سے ملتی جلتی ہیںعلامہ اقبال نے بھی ایک جگہ کہا ہے ۔

(سوشلزم خدا اسلام کے برابر ہے)

سو شلزم بھی بلاشبہ استحصال کا مخالف ہے اور وہ کہتا ہے کہ کسی کو غریب اور مفلوک الحال نہیںہو نا چاہیے ۔ مگر کیوں ؟ اس کے پاس کوءی دلیل نہیں انسان کہتا ہے کہ میں جو کچھ کماتا ہوں وہ میرا ہے میں کیوںاس میں دوسروںکو شریک کروں ، دنیا میدان عمل ہے سب کے لیے کمانے کے راستے کھلے پڑے ہیں کوءی جتنا قابل ہو وہ اتنا کما سکتا ہے جس کی کمانے کی صلاحتیں زیادہ ہیں اس کی کماءی پر قد غن کا کسی کو حق نہیں سر مایہ دارانہ نظام کے جواز کے لیے اس نظام کے مفکرین کے پاس یہ دلاءل ہیں اس کا کوءی معقول جواب مارکس کے پاس نہیں وہ کہتا ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام اپنی مدت پوری کر کے ختم ہو جاءیگا کیوں؟ وہ کہتا ہے کہ یہ تاریخی وجوب ہے ۔

چنانچہ لکھتا ہے ۔

’’ مارکس اور اینجلز نے اشتراکی آرزوءوں کی بنیاد تمدنی ترقی کے معاشی قوانین پر قاءم کی ہے ایسا کرنے میں انہوں نے اپنے اشتراکی مقاصد کا جواز اخلاقیات میں نہیں تلاش کیا بلکہ یہ کہا کہ اشتراکیت تاریخی وجوب کا تقاضا ہے ۔

مگر یہ تاریخی وجوب ایک اندھی اصطلاحی ہے اس کا کوءی متعین معنی اور مفہوم نہیں اس کی اساس ہیگل کے فلسفہ اضداد پر اتھاءی گءی ہے کہ ایک تصور اپنی انتہاء کو پہنچتا ہے تو اسکے بطن سے اس کا متضاط تصور پیدا ہوتا ہے پھر اور کے تصادم سے جنم لیتا ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ سرمایہ داری نظام کے بطن سے سوشلزم پیدا ہوگا تو پھر اس کے بطن سے اسکی ضد جنم لیگی اس میں انسان کا کوءی دخل نہیں یہ تصورات خود بخود جنم لیتے ہیں اور ٹکراتے رہتے ہیں تاریخی وجوب محض ایک اصطلاح ہے یہ نہیںکہ کسی اور ذات نے تاریخ کو اس وجوب کا پابند ٹھہرا ہا ہو ۔ سوشلزم انسان کو مجبور ِ محض بنا کر کام پر لگا دیتا ہے مگر اس کے پاس کوءی جذبہ ءِ محرکہ نہیں سرمایہ دارانہ نظام میں آدمی اس لیے کام کرتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دولت پیدا کرتا ہے پھر اس دولت کو اپنی آساءشات اور تعیشات میں صرف کرتا ہے یہ ایک جذبہ ءِ محرکہ ہے جو اسے برابر آمادہ ءِ عمل رکھتا ہے اور اسے تھکنے نہیں دیتا کمیو نزم میں اسے لگی بندھی تنخواہ ملتی ہے پھر وہ کیوں زیادہ سے زیادہ کام کرے بلکہ جتنا کام وہ کرتا ہے اسے بھی بیگار سمجھتا ہے ۔ کیونکہ یہ اس کے اپنے لیے نہیںہوتا بس مارے بندے کا م کرتا رہتا ہے ، سرمایہ دارانہ نظام کے حامی کمیونزم پر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ کمیونسٹ معاشرہ اور جیل میں کوءی فرق نہیںجیل میں بھی قیدی کام کرتے ہیں اور اپنی مشقت کے عوض دو وقت کی روٹی ، رہاءش اور ضرورت کے مطابق کپڑا حاصل کرتے ہیں ۔میرے خیال میں اسلام کے معاشی فلسفے پر اگر غور کیا جاءے تو دنیا کو نجات کا راستہ نظر آسکتا ہے ۔

اسلام کی بنیاد اخلاقیات پر ہے اس اخلاقیات کے پیچھے خدا پر ایمان ہے انسان سے ہمدردی کا سبق مسلمان کو اس کا خدا دیتا ہے پھر اس کے پاس جذبہ ءِ محرکہ ہے وہ اسلام کے احکام کے مطابق معاشی نظام قاءم کر کے خلق خدا کی ربوبیت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرتا ہے تو ایک طرف خود اس کے اپنے لیے جنتی معاشرہ وجود میں آتا ہے دوسرے اس کے بچے اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور پھر سب سے بڑی بات یہ کہ اس کی آخرت سنور جاتی ہے اس کی اگلی زندگی بہشت کی زندگی ہوتی ہے اور اس سے اس کا خدا راضی ہوتا ہے اور یہی اس کی سب سے بڑی مراد اور سب سے بڑی مسرت ہے ۔ سب سے بڑی کا مرانی وفیروزمندی ہے اس کے لیے تو وہ اپنی زندگی تک قربان کر نے پر ہر وقت تیار رہتا ہے ۔

شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن نہ مال غنیمت نہ کشو ر کشاءی ۔

407 — غار میں آگ

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

میں برسوں سے برطانیہ کی ایک غار میں بیٹھا ہوا ہوں میرے سامنے آگ جل رہی ہے۔ مجھ سے پہلے جو بزرگ یہاں بیٹھا کرتا تھا اس نے جاتے ہوءے مجھے کہا تھا کہ یہ آگ ہمیشہ جلتی رہے گی اور اگر بجھ گءی تو سمجھنا کہ پیچھے کچھ ہونے والا ہے ۔ اب وہ آگ بجھ گءی ہے ۔۔۔اور مجھے ہلکی سی کسی کے رونے کی آواز سناءی ہے۔ اس بزرگ نے اس آواز کے متعلق تو کچھ نہیں کہا تھا۔۔۔۔ میں نے ادھر ادھر دیکھا تو ایک طرف اخباروں کے ڈھیر پڑے ہوءے تھے ،روز اخبار پھینکنے والا یہاں اخبار پھینک جاتا تھا ۔میں نے اخبار اٹھا کر پڑھنے شروع کر دءیے اور اب کءی دنوں سے مسلسل پڑھ رہا ہوں۔میں نے دیکھا کہ گذشتہ کچھ دنوں سے پاکستان سے آنے والی خبریںاور زیادہ دل دہلانے والی ہیں ۔وہاں پھر کچھ ہونے والا ہے ،کوءی طوفان ، کوءی خوفناک حادثہ، کوءی ہولناک واقعہ،کوءی کرب کے دوزخ سے نکلی ہوءی تاریخ بدلنے کی ساعت،کوءی ٹوٹتی زمین کی دہشت خیز آواز،کوءی ساکت ہوتی زندگی ، کوءی ٹےلی وژن کی سکرےن پر چہرے بدلتی ہوءی رات، کوءی اجتماعی سماعت شکن دھماکہ۔۔۔کچھ ہونے والا ہے۔ مےں اخباروں میں چھپے ہوءے لفظوں سے گزر کراےک تےز رفتار رےل گاڑی کو اےک اےسی سرنگ سے گزرتے ہوءے دےکھ رہا ہوں جِس کا دوسرا دہانہ بناےاہی نہےںگےا۔

میں دیکھ رہا ہوں کہ کھونٹے پر بندھے ہوءے جانوراپنی ریساںتوڑ کر بھاگنے کی کوشِش مےں ہانپ رہے ہےں ، گھونسلوں سے پرندے نکل آءے ہیں اور اپنی اپنی بولےوں مےں شور مچا رہے ہیں۔افراتفری کا عالم ہے ، زمےن کے پرت اُلٹ جانے کا اِمکان پےدا ہورہا ہے،پہاڑ روءی کے گالوں کی طرح اُڑ نے پر پر تول رہے ہےں۔ فضاء مےں اےک بے رونق سُرمءی اور سُرخ بُجھا بُجھا رنگ پھےلتا جارہا ہے۔ درخت اپنی بہاروں سے ہاتھ دھو بےٹھے ہےں ، سوکھی ٹہنےاں اپنے استخوانی وجودلءے ساکت و جامداپنی پور پور خشک پتھراءی آنکھوں مےں دہشت بھر کر آسمان کی طرف اُٹھی ہوءی ہےں، کانٹوں کی باڑےں اپنے قرےب کی ہر شے سے لپٹتی جارہی ہےں۔ تےز و تند زہرےلی آندھےاں ہر چےز کو جڑ سے اُکھاڑ کر بگولوں کے چکر مےں جکڑنے کے موقع کی تلاش مےں ہےں۔کےا قہقہے تارےخ مےں بدل جاءےں گے،زبانےں پتھر کی ہوجاءےں گی ، آنکھےں پھےل کر باہر اُبل آءےں گی ،زندگی کی رمق موت کی زردی مےں بدل جاءے گی ۔ ۔۔ مجھے اےسا کےوں محسوس ہورہا ہے کہ کچھ ہونے والا ہے۔۔۔۔۔۔۔ممکن ہے کہ جو کچھ مےں سوچ رہا ہوں ، دےکھ رہا ہوں وےسا نہ ہو۔۔۔۔۔۔ کچھ اور ہو مگر ےہ مصدقہ ہے کہ کچھ ہونے والا ہے ۔۔بزرگوں کا کہا کبھی غلط نہیں ہوا کرتا

میں دیکھ رہا ہوںکہ معیشت کی ستم گاہ میںزندگی کی درد انگےزکراہ طویل سے طویل تر ہوتی جارہی ہے۔ اس کی قبا میںجا بجا بھوک کے پیوند لگے جاتے ہیں ۔مہنگاءی نے اس کا بند بند مضمحل کر دیا ہے ۔ روٹی کی تلاش میں نکلا ہوا بچہ چاند کی گولاءی دیکھ دیکھ کراُکتا چکا ہے۔بھوک اس کا پیٹ کاٹتی جا رہی ہے۔ماں کو ہنڈیا میں پتھر اُبالتے ہوءے بہت دیر ہو چکی ہے ۔ فاقہ زدہ دوشیزہ کو اپنی عصمت کے دام بھی پورے نہیں مل رہے ۔روکھی سوکھی کھا کر رات گزارنے والے سفید پوش صرف پانی پر عمر گزارے جا رہے ہیں ۔ماہانہ پانچ ہزار روپے تنخواہ لینے والاچار بچوں کا باپ خودکشی کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔غربت آخری احتجاج کےلءے سڑکوں پر آنے والی ہے اور خدا نخواستہ اسے کالے بوٹوںتلے روند دیا گیاتو کیا ہوگا ۔ ۔ ۔ کچھ ضرور ہوگا کہ کچھ ہونے والا ہے ۔

قومیت کی قربان گاہ پر نثار ہونے کےلءے پختون اور بلوچ ہتھیلیوں پر سروں کو سجاکر گھروں سے نکل آءے ہیں اور انہیںبارود بھری آوازکے دھماکوںسے لوٹ جانے کا مشورہ دیاجا رہا ہے۔ وزیرستان کی پہاڑیوں کو لہورنگ کرنے کا جو کام جانے کس اےماء پرشروع کیا گیا ہے وہ مکمل ہونے والا ہے ۔اور جس کی

ایماء پر یہ سب ہوا ہے انسانی تاریخ مےں اس سے زیادہ طوطا چشم کوءی دکھاءی ہی نہیں دیتا۔۔لو وہ پھر اس نے اپنی آنکھیں بدل لی ہیں۔۔دوسری طرف خون ۔۔توپھر خون ہے ۔۔گرتا ہے تو جم جاتا ہے ۔مگرسروں کی بےج بونے والے کےایہ نہیں دےکھ رہے کہ وہاں دماغوں کی فصل اگ آءی ہے جو بار بار اپنے کاٹنے والوں کوآگاہ کر رہی ہے کہ کچھ ہونے والا ہے ۔

معاشرت میں برادری ازم کا زہر جس کے پودے سنگینوں کے ساءے مےںبوءے گءے تھے اب ایک تناور اور ثمرآور درخت بن چکا ہے اس کی زہریلی جڑیں زمیں میں دور دورتک پھیل گءی ہےںاور سانپ سانپ شاخوں نے اپنے زہر بھرے پھل ڈاءینگ ٹیبل پرسجادءیے ہیں ۔سو ہر گھر میں منافرت کا رقص جاری ہے ۔۔۔ یعنی ۔کچھ ہونے والا ہے۔

علم کی درس گاہ میں نصاب سے روشنی کے وہ تمام ورق نکال لءے گءے ہیںجو سچاءی کی کھوج میں نکلنے والوں کی رگوں میں لہو کی رفتار کو تیز کرتے تھے۔کسی نے یہ نہیں سوچا کہ اس نصاب کو پڑھ کر پروان چڑھنے والی نسلیںاپنی سرحدوں کا دفاع کیسے کریں گی۔شاید پھر نصاب بدلنے والا ہے۔کچھ نءے نصاب لکھنے والے اپنے کان پرقلم رکھ کر حرکت میں آنے والے ہیں ۔۔۔کچھ ہونے والا ہے۔۔

سیاست کی جنگ گاہ میںبھی گولہ باری شروع ہے۔ تمام تر اختلافات کے باوجود تمام اہل سیاست اےک ہی مورچہ مےں جمع ہوگءے ہےںاور اُن کی توپوں کا رُخ بھی اےک ہی فصےل کی جانب ہے ۔وہ فصےل جِس کے ہر بُرج اور ہر منارے پرلشکری اےستادہ ہےں۔مورچے مےں توپوں کے گولے اُٹھانے والی سپاہ کی بھی کوءی کمی نہےں۔ اپنے اپنے خوابوں کے وزےرِ اعظم بھی وہاں موجود ہےں ےعنی تمام سےاسی جماعتوں کے سربراہ ۔ اور اس میں بھی شک نہیں کءی پارٹیوں کے کمانداراپنے مفادات کو دیکھتے ہوءے غےبی کمک کے طور پر کسی کا ساتھ بھی دے سکتے ہیں۔خاص طور پرمذہبی پیشوا تو غیبی امداد پر بہت یقین رکھتے ہیں۔سو انہیں کسی وقت بھی غیب سے کوءی حکم مل سکتا ہے۔ویسے اہل مذہب کے ان دنوں اچھے تعلقا ت نہیں

ہیںاُس غیبی امداد کے ساتھ جو آنکھیں بدلنے میں طوطے سے زیادہ تیز ہے ۔۔بہرحال کچھ ہونے والا ہے۔ اور حاکم ِ شہر کے پاس پاس اےک اور مارشل لاء کے زنگ آلود اسلحہ کے سِواکوءی اور شے ہے ہی نہیں۔۔۔۔دوسری طرف دنیا کی آنکھوں مےںچبھتا ہوا پاکستان کسی اور مارشل لاء کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ا س سرنگ کے آخری کنارے پر روشنی کی کرن کا تصور ہی بعےد از قیاس ہے۔۔میں نا امید ہوں۔۔ خوف زدہ ہوں ۔۔ سہما ہوا ہوں ۔۔۔ یہ آواز۔۔ یہ رونے کی آواز ۔۔۔ یہ تو کسی نومولود بچے کے رونے کی آواز ہے ۔۔یہ شاید کچھ کہہ رہی ہے مجھے ۔۔۔۔ہاں مایوسی گناہ ہے۔۔اس تاریک غار میں آگ پھر بھی جل سکتی ہے

408 — جنگل کی شہریت

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

پرانے زمانے کی با ت ہے جنوبی ایشیا کے ایک جنگل پر عرصہ دراز سے بڑے ہاتھی کا قبضہ تھا،اس نے ہاتھیوں کا بہت بڑا لشکر تیار کیا ہوا تھا سو ہاتھیوں کی مرضی کے بغیر جنگل میں کسی کو دھاڑنے کی بھی اجازت نہیں تھی۔جنگلی جانوروں نے کءی بار کوشش تھی کہ وہ شیر کا جنگل کا بادشاہ بنادیں اور اس کوشش میں کامیاب ہوءے مگر ہاتھی بہت ذہین تھے انہوں نے نہ صرف چند سال کے اندر دوبارہ جنگل پر قبضہ کرلیا بلکہ اس شیر جسے جانوروں نے جنگل کا بادشاہ تھا موت کے گھاٹ اتار دیالیکن جنگلی جانور بھی باز نہیں آتے تھے وہ اس کوشش میں لگے رہتے تھے کہ کسی طرح حقدار اس کا حق ملے ۔ ہاتھیوں نے اس صورت حال کو کنٹرول کرنے کےلءے کچھ جانور اپنے ساتھ بھی ملاءے ہوءے تھے اوران کی مدد سے ہاتھیوں نے بڑے ہاتھی بادشاہ کے نیچے ایک چھوٹا بادشاہ بنانا شروع کردیا جو ہاتھی نہیں ہوتا تھا ۔اس طرح ہاتھی یہ بھی کہتے رہے کہ دیکھءے ہم نے تو جنگل کی حکمرانی اسے کو دی ہوءی ہے جو تم سے ہے ۔اسی اثنا میں وہ وقت آیا جب دوسرے جنگلوں کے شیروں نے ہاتھیوں سے کہا کہ جنگل کی حکمرانی کا حق تو صرف شیروں کو ہے اس لءے تمہارے سردار کو یا شیر کی کھال پہن لینی چاہءے یا حکومت کسی شیر کے کرنی چاہءے ورنہ ہم تمہارے جنگل کے ساتھ زیادہ تر بہتر مراسم نہیں رہ سکتے۔بڑے ہاتھی خاصا پریشان ہوا ، جنگل کے وہ شیر جنہیں اس نے جنگل بدر کر دیا تھا اور دوسرے جنگلوں میں پناہ گزیں کی حیثیت سے رہ رہے تھے اس نے ان کی ساتھ جا کر ملاقاتیں کیں۔اور انہوں اپنے جنگل میں واپس آنے کی دعوت دی۔ ایک شیرنی کے ساتھ اس کے معاملات خاصی حد تک طے ہو گءے مگر دوسرے شیر نے ملک میں واپس آکر ایسے مطالبات شروع کر دءیے جن کا سیدھا سادا مطلب بڑے ہاتھی کی حکمرانی کا خاتمہ تھا بڑے ہاتھی نے جنگل کے چھوٹے بادشاہ کے انتخاب کےلءے انتخابات کر رکھا تھا مگر اس نے کہا کہ جب تک ان کے مطالبات نہیں مانے جاتے وہ الیکشن سے باءیکاٹ کریں ۔شیرنی الیکشن لڑنے کا ادارہ کر لیا تھا اس نے اس شیر کو بہت سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ بھی الیکشن لڑے ۔اس نے شیر کو کہا کہ دیکھ ہم الیکشن نہیں لڑتے تو گھاس کھانے والے شیر ، آلو خورلومبڑ اور چوہے مارگیڈر اتو انتخابات میںضرور حصہ لیں گے یوں اگلے پانچ سال تک ہاتھیوں کی مدد سے جنگل پر انہی کی حکمرانی رہے گی ۔شیر نے شیرنی سے کہا کہ ہم انتخابات سے باءیکاٹ کرکے ملک میں ہاتھیوں اور ان کے ساتھیوں کے خلا ف تحریک شروع کریں یوں جنگل کے تمام جنگل مل کر انہیں جنگل سے باہر نکال دیں گے ‘‘ ۔شیرنی نے کہا’’ اس میں کوءی شک نہیں کہ اس جنگل کے آدھے جانور تمہارے ساتھ ہیں اور آدھے جانور میرے ساتھ ہیں ۔ یہ جانور بڑے سیدھے سادے لوگ ہیں یہ پھر ہاتھیوں کی کسی چال میں آجاءیں گے اور ہم پاءوں ملتے رہ جاءیں گے۔شیر نے کہا ’’اگر الیکشن میں دھاندلی ہوءی تو پھر ‘‘ شیرنی بولی ’’پھر ہمارے پاس حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی ایک اور وجہ بھی ہوگی ہم زیادہ بہتر انداز میں احتجاج کر سکیں گے ۔دوسرے جنگلوں والے بھی ہمارا بہتر طور پر ساتھ دے سکیں گے۔شیر نے کہا’’ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ مکمل دھاندلی نہیں کریں گے یہ سب کو سیٹں بانٹ کر دے دیں گے تاکہ کوءی بھی حکومت نہ بنا سکے اور جو بھی حکومت بنانے کا خواہش مند ہو اسے ہاتھیوں کی امداد کی ضرورت ہے۔ یہ ہاتھی اپنے غیر ہاتھی ساتھیوں پر بھی اعتبار نہیں کرتے ۔شیر نی سوچنے کا وقت مانگا اور شیر نے انتخابات سے باءیکاٹ کا اعلان کردیا۔کیونکہ شیر کو جنگل انصاف کرنے والے چیتوں کی فکر تھی جنہوں نے ہاتھیوں نے قید کر رکھا تھا شیر چاہتا تھا کہ چیتوں کو آزاد کیا جاءے اور انہیں جنگل میں انصاف کرنے کا کام دوبارہ سونپ دیا جاءے تاکہ جنگل کے آءین پر صحیح انداز میں عمل در آمد ہو سکے۔

ہاتھیوں کے دور میں جنگل میں چارے کی بہت قلت ہوگءی یا منصوعی طور پر پیدا کر دی گءی تھی ۔ جنگلی جانور سارا دن چارہ تلاش کرتے رہے تھے ۔ انہیں اتنا وقت بھی نہیں ملتا تھا کہ وہ اس بات پر غور کر سکیں کہ جنگل پر کون حکمرانی کر رہا ہے۔پھر جنگل کی شہریت میںایک نءے نظام بھی ہاتھیوں نے متعارف کرا یا تھا اس کے تحت جنگل کے چھوٹے چھوٹے حصوں پر ہاتھیوں کے ساتھیوں کی علمداری قاءم ہو گءی تھی جو جانوروں کا چارہ پہلے خود چرا لیتے تھے اور پھر اس چارے کی تلاش میں جانور کی مدد کرتے تھے یوں جب چارہ مل جاتا تھا تو جانور ان کے احسان مند ہو جاتے تھے اور پھر جب ووٹ دینے کا وقت تھا تو وہ اپنے محسنوں کی مرضی کے مطابق ووٹ دینے کےلءے اخلاقی طور پر مجبور ہو تے تھے۔اس کو دیکھتے ہوءے شیرنی بارہا یہ مطالبہ بھی کر چکی تھی کہ فوری طور پر جنگل کی شہریت سے یہ طلسمی نظام ختم کیا جاءے مگر ہاتھیوں کی تو اپنی پلاننگ تھی ۔وہ شیر نی اور شیر دونوں کو اپنے مقاصد کے حصول کےلءے استعمال کر رہے تھے۔جنگل کے تمام دوسرے شیر اس جنگل بدر شیر کے ساتھ مل چکے تھے ۔ ہاتھیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بڑے ضرور شور سے شروع ہوءی تھی ،مگر ہاتھیوں کو کوءی پریشانی نہیں تھی ۔جب اس سلسلے میں ہاتھیوں سے پوچھا گیا کہ کیا بات ہے جنگل میں اتنا کچھ ہو چکا ہے مگرآپ مطمءن ہیں تو ہاتھی کہنے لگا ۔ اس میں پریشانی کی کیا بات ہے ۔ہمیں پتہ ہے جنگل کا اقتدار برقرار رکھنے کےلءے ہمیں ہر اٹھ دس سال کے بعد ایک آدھ ہاتھی کی قربانی دینی پڑتی ہے۔باقی چونکہ جنگل کی رکھوالی کا کام ہمارے ذمہ ہے اس لءے جنگل میں ہوگا تو وہی جو ہم چاہیں گے۔اب یہ تو نہیں کہ رکھوالی ہم کریں اور حکومت تم کرو۔۔جنگل کی شہریت تو یہی ہوتی ہے کہ جو جنگل کا محافظ ہوتا ہے وہی جنگل کا بادشاہ بھی۔۔

409 — فقیر کا سفر

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

میں کچھ دن ہوءے ہیں پاکستان آیا ہوں جدھر بھی دیکھتا ہوں لوگ سنسان مقبروں کی طرح دکھاءی دیتے ہیں۔ شہر ویران مسجدوں کی طرح محسوس ہوتے ہیں۔ ہر شخص خوف کی حالت میں ہے ۔ سنا ہے کچھ لوگ اپنے جسموں سے بارود کے ڈھیر باندھ کے گھروں سے نکل آءے ہیں ۔شمال جہاں برف پگھلتی تھی اور ٹھنڈے پانی کی بل کھاتی ہوءی زندگی کو سیراب کیا کرتی تھیںوہاں آگ کے دریا بہنے لگے ہیں، ہر لمحہ میری گلیوں کی آنچ کی شدت بڑھتی جارہی ہے ۔موت کا کھیل جاری ہے ۔فتح کےلءے ہر ناجاءز عمل جاءز قرار دے دیا گیاہے۔ کچھ لوگ ہر حال میں جینا چاہتے ہیں۔ہارنے کا حوصلہ کسی میں بھی نہیں ۔ میاں محمد بخش کا ایک مصرعہ یاد آیا گیا۔

جتین جیتن ہر کوءی کھیڈے، ہارن کھیڈ فقیرا

یہ تو فقیروں کی باتیں ہیں۔ مگر اب تو فقیر بھی کم کم دکھاءی دیتے ہیں۔وہ اور لوگ ہوتے تھے جو بادشاہ وقت کو کاغذ کے پرزے پر لکھ کر بھیج دیا کرتے تھے ۔ کہ کیا تم چاہتے ہو کہ ہم دلی کا تخت کسی اور کے حوالے کر دیں ۔ تخت دلی کا ہویا اسلام آباد کا ، قاضی القضاہ چاہے امام ابو یوسف ہوں یا افتخار محمد چوہدری سچاءی کی عالمگیر جنگ تاریخی کے ایوانوں میں کبھی رکی نہیں ۔ تلوار یں بجتی رہیں ڈھالیں ٹوٹتی رہیں ۔ نیز کی انیوںپر سر بلند ہوتے رہے ۔ فقیری اور بادشاہی میں بھی تو بڑا باریک سا پردہ ہوتا ہے ۔ بادشاہ کے فقیر ہونے میں اور فقیر کے بادشاہ ہونے میں کچھ زیادہ دیر نہیں لگتی ۔ فقیر تو مزاجاً ہوتے ہی بادشاہ ہیں اور بادشاہ بھی اگر اپنے اندر کے فقیر کو مار ڈالیں تو چنگیز اور ہلا کو بن جاتے ہیں ۔ تاریخ بتاتی ہے کہ فقیرکءی بار بادشاہ بن گءے ۔ اورکءی بار بادشاہوں کو فقیری نے اپنے دامن میں پناہ دے دی ۔ فقیر کے تکیے اور بادشاہ کے تخت میں بھی مماثلت پاءی جاتی ہے ۔ مجھے پچھلے کءی سالوں سے یو ں محسوس ہو رہا ہے ۔ کہ اسلام آباد کے تخت پر بھی کوءی فقیر جلوہ افروز ہے ۔ اب یہاں اس بات کی وضاحت بھی بڑی ضروری ہے کہ فقیر بھی کءی اقسام کے ہوتے ہیں ۔ مجھے ایک فقیر یاد آرھا ہے جسے بادشاہ بنا دیا گیا تھا۔

پرانے زمانے کی بات ہے کہ ایک شہر کا بادشاہ مر گیا ۔ شہر کے رواج کے مطابق یہ طے پایا کہ صبح جو شخص سب سے پہلے اس شہر میں داخل ہوگا اس کو اس شہر کا بادشاہ بنایا جاءے گا۔ اتفاق سے صبح ایک فقیر شہر پناہ کے بڑے دروازے کے ساتھ والی موری سے شہر میں داخل ہو ا اور اس کے سر پر تاج سجا دیا گیا یہاں موری کی وضاحت بھی بڑی ضروری ہے شاہ حسین نے جب مجذوبیت اختیار کی تھی اور ملامتی صوفیوں میں شامل ہوگیا تھا اور اس نے شہر کے بڑے دروازوں سے گزرنا چھوڑ دیا ۔ وہ ایک بہت بڑا علم دین تھا۔اس کے شہر سے باہر آنے جانے کے لیےباقاعدہ بڑے دروازے کھولے جاتے تھے۔مگر اس نے اپنی سب براءیں تج دیں۔ اور شہر پناہ کے بڑے دروازوں کے ساتھ عام لوگوں کے گزرنے کے لیے جو چھوٹی چھوٹی موریاں اور ہوتی تھیں،ان سے گزرنا شروع کر دیا۔اور یوں پکار اٹھا۔

سجناں اساں موریوں لنگھ گیوسے

بھلا ہویا گڑ مکھیاں کھادا

اساں بھڑ بھڑ تو چھٹوسے

ڈھنڈ پراءی کتیاں لکی

اساں پر نہ منہ دھتوسے

کہے حسین فقیر نمانڑاں

اساں ٹپن ٹپ نکلوسے

سراءیکی کے معروف شاعر افضل عاجز نے اسی خیال کواس طرح ادا کیا ہے۔

اے لمبا چوڑا مہاٹا تاں وڈیراں کون ہیں

اپنی وستی دی حویلی وچ کوءی موری رکھوں

ہاں تو میں کہ رہا تھا فقیر شہر پناہ کی موری سسے اندر داخل ہوا اور اسے تخت پر بٹھا دیا گیا۔فقیر نے تخت نشین ہوتے ہی فقیروں والے کا م کرنے شروع کر دیے ۔اس نے حلوہ پکونے کا حکم نامی جاری کر دیا۔سارے شہر کے فقیروں کے لیے روز حلوے کی دعوت ہونے لگی۔اس طرح تقریباً چھ ماہ گزر گءے ۔ شہر کے انتظامی حالات دن بدن ابتر ہوتے چلے گءے ۔ کاروبار مملکت میں فقیر کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ساتھ والے شہر کے باد شاہ نے اس شہر پر قبضہ کرنے کے منصوبے بنانا شروع کر دیے مملکت کے جاسوسوں نے حملے کی اطلاعات فراہم کرنا شروع کر دی۔ بادشاہ تک خبر پہنچاءی گءی ۔ بادشاہ نے کہا حلوہ پکواءو ۔ کچھ دنوں کے بعد یہ خبر آءی کے حملہ آور فوجوں نے اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے ۔ پھر بادشاہ کو اطلاع دی گءی ۔ بادشاہ نے پھر کہا حلوہ پکواءو۔ کچھ دنوں کے بعد بادشاہ کو یہ بتایا گیا کہ دشمنوں کی فوجیں آدھے راستے تک پہنچ چکی ہیں ۔ بادشاہ نے پھر وہی جواب دیا کہ حلوہ پکاتے رہو ۔ بادشاہ کو خبر دی گءی کہ دشمن فوجوں نے شہر پناہ کا محاصرہ کر لیا ہے ۔ فقیر بادشاہ نے کہا کہ حلوے کی مقدار میں کچھ اور اضافہ کر دو اور پھر بادشاہ کو یہ بتایا گیا کہ دشمنوں کی فوجوں نے شہر پر حملہ کر دیا ہے ۔ جو فقیر بادشاہ نے اپنا پرانا پھٹا ہوا کمبل اٹھایا وہی پرانے فقیروں والے کپڑے پہنے اور بادشاہ کے محل سے باہر نکل آیا کہ فقیر تو اب چلا تم جانو اور تمہارا کام جانے مجھے یوں لگ رہا ہے کہ فقیر نے پھر پرانے کپڑے پہن لیے ہیں ، کاندھے پر کمبل ڈال لیا ہے ۔ اور وہ اپنے سفر پر روانہ ہونے والا ہے ۔

ف س تھ

410 — ڈڈلی کی مسجد

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

یہ وہ مسجد ہے جس کی تعمیر روکنے کےلءے برطانیہ کی نسل پرست اور اسلام دشمن قوتیں مسلسل کءی سال سے مصروفِ عمل ہیں خدانخواستہ اگر یہ مسجد تعمیر نہ ہو سکی تو یورپ میں مسلمانوں کےلءے مساجد کی تعمیر کا کام خاصا دشوار ہوجاءے گا۔ہر شہر کی کونسل پھر اسی مساجد کی تعمیر کو روکنے کی کوشش کرے گی۔یہ مسجد جسے نءی سنٹرل ماسک ڈڈلی اینڈ کمیونٹی سنٹرکانام دیا گیاجس کے پراجیکٹ کو ڈڈلی پرءیڈ پرجیکٹ کہا گیا۔اس کی کہانی خاصی طویل ہے ۔

ڈڈلی ،برمنگھم کے نواح میں ایک قدیم شہر ہے۔بلیک کنٹری کا یہ علاقہ، صنعتی انقلاب میں اہم حیثیت رکھتا ہے ۔یہاں کی سب سے بڑی اقلیتی کمیونٹی پاکستانی نژاد ہے۔پچاس کی دھاءی میں مسلمانوں نے یہاں آباد ہونا شروع کیا۔ڈڈلی مرکزی مسجد ڈڈلی کے مشہور قلعے اور چڑیا گھر کے سامنے میں ایک سکول میں قاءم کی گءی ۔ تقریباً چالیس سال بعد یہاں مسلمانوں نے اپنی بڑھتی ہوءی آبادی کے دباءو کے پیش نظر میںہال سڑیٹ پر کونسل سے ایک جگہ خرید کر وہاں مسجد اور کمیونٹی سنٹر کا منصوبہ بنایا۔یہ منصوبہ دو تہذبیوں کے ملاپ کا ایک نیا سنگم تھا۔ مشرق و مغرب کو ڈڈلی کی ایک گم ہوتی ہوءی پہاڑی پر جمع کردیا گیا۔ڈڈلی کے شہر میں تین پہاڑیاں ہیں ایک پر صدیوں پرانا ڈدلی کیسل ہے۔دوسری پہاڑی پر ایک سرو قامت چرچ ، اور تیسری پہاڑی ٹاون سنٹر کے بالکل قریب اس عظیم الشان منصوبے کا اعلان کیا گیا۔آج سے آٹھ سال پہلے یہ اعلان بڑے اشتیاق اور محبت سے سنا گیا تھااسے ڈڈلی کی خوبصورتی کےلءے ایک اہم اضافہ قرار دیا گیا تھاسابق وزیر قانون راس کرینٹس نے اس کی ممبر شب حاصل کی تھی لیبر پارٹی مشہور شخصیت کلیءر شاٹ نے اسے تہذیبوں کے اتصال کی یادگار کہا تھااس وقت کے انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ کے وزیر ہیلری بین نے کہا تھا میں اس ادارے کے وژن سے بہت متاثر ہوا ہوں ۔ جگہ خرید جا چکی تھی کام شروع کردیا گیا ڈیزاءنگ کےلءےاہم ترین آرکیٹکٹ بلاءے گءے ۔برطانوی طرز ِ تعمیر کا خیال رکھتے ہوءے چرچ سے سولہویں صدی کے طرز تعمیر کی نوک دار محرابیں اٹھا کر مسجد کی کھڑکیوں میں رکھ دیں ۔بلڈوز آءے جگہ کو چلنے پھرنے کے قابل بنایا ۔یہاں تک تو ہر کام بھرپور اور جوشیلے انداز میں ہوتا چلا گیااچانک ایک دن ڈڈلی واحدانگریزی روزنامچے نے کروٹ بدلی ہلکا ہلکا دھواں اٹھنے لگا۔اس اخبار نے لکھا ’’ٹاون سنٹر کے بالکل قریب ملین پونڈ سے مسلم ولیج کی تعمیرجس کی مسجد کا مینار فٹ بلند ہوگا ۔۔ٹیکس ادا کرنے والوں کا سرمایہ مسجد پر خرچ کیا جا رہا ہے جو غیر قانونی ہے۔یہ ادارہ صرف مسلمانوں کےلءے ہوگا ۔ٹاون سنٹر میں پارکنگ اور ٹریفک کے پرابلم پیدا ہونگے۔ اذان کی آواز شہریوں کو پریشان کرے گی۔طرز تعمیر سے اردگرد کی عمارتوں کا ماحول ڈسٹرب ہوگا۔یہ انگلش ہیرٹج کے خلاف ایک بھرپور قدم ہے ‘‘(یہ پہلے صفحے کی سٹوری تھی اور تقریباً ڈیڑھ ماہ یہیں سٹوری پہلے صفحے سے باہر نہ نکل سکی)یہ سراسر مبالغہ آراءی تھی ۔ ساٹھ فٹ کے میناز کو دوسو فٹ کا مینار قرار دیا گیا تھا۔ مسجد پر صرف مسلمانوں سرمایہ خرچ ہونا تھا ۔ڈڈلی مسلم ایسوسی ایشن کے چیءرمین خورشید احمدصحیح حقاءق لوگوں تک پہنچانے کےلءے جب ہر ممکن کوشش کی تو ڈڈلی کے کچھ تنگ نظر سفید فاموں نے (جن کی آنکھیں نیلی اور بال سنہرے تھے )اس پراجیکٹ کو مصلوب کرنے کےلءے صلیبیں گاڑنی شروع کردیں۔اور لمبی لمبی میضیں ہاتھوں میں لے کر کونسل ہاءوس کی طرف بڑھنے لگے ۔جہاں وہ اپنے دوچار لوگ پہلے ووٹ کی بوٹ سے پہنچا چکے تھے۔اجلاسوں میں تقریریں ہونی شروع ہوءیں ۔ مکے بلند ہونے لگے کہ ہم دیکھیں گے عیساءیت کے شہر میں کیسے اسلام کا گہوارہ تعمیر ہوتا ہے۔کونسل کو ہر روز سینکڑوں دستخط شدہ درخواستیں موصول ہونے لگیں کہ اس پراجیکٹ کو فوری طور پر ختم کیا جاءے۔

شروع شروع میں تو کونسل(جو میںاس پراجیکٹ کی آوٹ لاءن پلاءنگ پرمیشن منظور کر چکی تھی ) کے آفیسرز نے نسل پرستوں کا دباءو برداشت کرنے کی کوشش کی مگرکونسل کے آفیسرز کے اپرو کے باوجود کونسل کے سیاسی رہنماءوں نے پلاننگ پرمیشن دینے سے انکار کر دیا۔اور پھر کونسل نسل پرستوں اور اسلام دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھلونا بنتی چلی گءی ۔ڈدلی مسلم ایسوسی اٰیشن نے پلاننگ انسپکٹر کے سامنے اپیل کی جس کا فیصلہ میں مسلمانوں کے حق میںہوا۔مگر نسل پرست اور اسلام دشمن قوتیں اپنا زہریلا پروپیگنڈا کرتی رہیں۔یہاں مقامی اخبار نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی ۔تین مرتبہ انگلش ڈیفینس لیگ نے ڈڈلی میں آکر مسجد کے خلاف مظاہرہ کیا۔اور مسجد کی جگہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ۔ان کے ڈر سے کونسل مسلمانوں کے حق میں ہونے والے فیصلے کو ہاءی کورٹ میں چیلنچ کیا۔ میں ہاءی کورٹ نے بھی مسلمانوں کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ستمبر گیارہ کونسل نے پھرمسجد اور کمونٹی سنٹر کے ڈیزاءن کو مسترد کردیا۔چونکہ اس جگہ پر مسجد تعمیر کی اجازت ہمیں ہاءی کورٹ سے مل چکی ہے اس لءے کونسل نے پھر ہاءی کورٹ رجوع کیا۔اور کہا کہ چونکہ مسلمان مقررہ وقت میں مسجد اور کمونٹی سنٹر بنانے میں کامیاب نہیں ہوءے ۔اس لءے ہمیں یہ جگہ واپس لینے کی اجازت دی جاءے ۔یہ کیس ابھی ہاءی کورٹ میں چل رہا ہے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ کونسل اس میں کامیاب نہیں ہو سکے گی کیونکہ مقررہ وقت پر مسجد تعمیر نہ ہونے وجہ خود کونسل ہے۔خود ہاءی کورٹ نے بھی یہ کہہ دیا کہ مقررہ وقت والی شق کے تحت فیصلہ دینا ناانصافی ہوگی اور مسلمانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے کیس کی بنیاد اس بات پر رکھیں کہ کونسل نے اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوءے ہمیں مقررہ وقت میں مسجد اور کمونٹی سنٹر تعمیر نہیں کرنے دیا۔

دراصل کونسل کے پاس بے پناہ وساءل ہیں جو وہ عدالتی کارواءیوں پر خرچ کءے جا رہی ہے ۔کونسل کا خیال ہے کہ ڈڈلی کے مسلمان کے اتنا سرمایہ نہیں ہو گا کہ وہ کونسل کے ساتھ مسلسل کیس لڑتے رہیں مگرڈڈلی کے مسلمانوں نے ثابت کیا ہے کہ چاہے انہیں کچھ بھی کرنا پڑے وہ یہ مسجد ضرور تعمیر کریں گے اور اللہ رعالی کے کرم سے مسلمان ہاءی کورٹ تک یہ کیس جیت چکے ہیں ۔ اب آخری ایک مرحلہ ہے جسمیں یقینا ڈڈلی کے مسلمان فتح یاب ہونگے

411 — کہانی ختم سمجھو

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

کسی حجرہ کے چراغ کی لو ہوا سے کہہ رہی ہے ۔ کہانی ختم سمجھو۔بے شک ہربل کھاتی ہوئی کہانی کو کسی نہ کسی موڑ پر تمام ہونا ہی ہوتاہے ۔یہ کہانی بھی اُن سطور سے ہم آغوش ہونے والی ہے جن کے بعد''ختم شد '' کا بورڈ آویزاںکردیا جاتا ہے یا اختتامی لکیر کھینچ دی جاتی ہے۔کچھ کرداراِس کہانی سے نکل کر ایک کہانی بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔دوسروں کی طرح میں بھی ان کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں مگرالطاف حسین کی کہانی کے اختتامیہ سے اِس بات کا کوئی تعلق نہیں کہ کچھ کردارایک کہانی چھوڑ کرکسی دوسری کہانی میں داخل ہو گئے ہیں یا ہو رہے ہیں ۔

اِس کہانی کا آخری باب سکاٹ لینڈ یارڈکے لیٹر ہیڈ پرلکھا گیاا ہے ۔یہ کاغذ کا ٹکرابرطانوی پولیس نے جس وقت سرفراز مرچنٹ کے ہاتھ میںدیاتھااُسی وقت پاکستانی سیاست کی تاریخ تبدیل ہو گئی تھی۔اس کاغذ پر اعتراف نامے کا احوال درج ہے ۔بھارتی خفیہ ایجنسی ''را''سے فنڈنگ لینے کے اعتراف نامے کا احوال۔ سرفراز مرچنٹ کے پاس یہ کاغذ اُن دستاویزات کا حصہ ہے جن کے بارے میں اُن کا دعویٰ ہے کہ وہ پاکستانی قانون نافذ کرنے والےاداروں پرحیرت کے نئے دروازے وا کریں گی ۔چراغ کی لو ہوا سے کہہ رہی ہے کہانی ختم سمجھو! ۔

صرف یہی نہیں کچھ اور کہانیاں بھی اپنے آخری موڑ پر پہنچنے والی ہیں۔مگر انہیں اتنی جلدی نہیں بظاہر تو یہ کہانی بھی عجلت میں دکھائی نہیں دیتی ۔یہی لگتا ہے کہ پھر کوئی تجسس سے بھرا ہوا موڑ آگیا ہے ۔پھر کچھ کرداراپنے رول سے باہر نکل کر کچھ کرنے لگے ہیں۔یا اُن کرداروں کی پتلیوں سے کسی اور نے اپنی تاریں جوڑ لی ہیں ۔جس کی وجہ سے تماشا کوئی اور چل رہا ہے ۔پتلیاں کچھ اور کر رہی ہیں ۔مگر یہ پورا سچ نہیں ہے ۔

کہانی کہاں ہے۔کس موڑ پر ہے ۔ آئیے اِس بات کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔کہانی کا مین کردار بیمار ہے ۔پائوں کا گیگرین اتنا بڑھ چکا ہے کہ سہارا بھی قدم اٹھانے میںکوئی رول ادا نہیں کرپارہا۔بائی پولرڈیپریشن کی ادوایات استعمال کرنے والے شخص کیلئے الکحول زہر سے کم نہیں سمجھتا جاتا ۔یہ کردار یہ دونوں چیزیں ایک طویل عرصہ اکٹھی استعمال کرتا رہا ہے ۔ جس کی سبب اسے ایسی ادوایات دی جارہی ہیںجن کے سبب غنودگی بے ہوشی تک پہنچ جاتی ہے۔ایسے مریض کو اگر بلڈپریشر اور شوگر مرض بھی لاحق ہوں تو معاملہ دل کی شریانوں سے گفتگو کرنے لگتا ہے ۔ایسے مریضوں کیلئے سردیوں کا موسم بہت خطرناک ہوتا ہے خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں سورج کم نکلتا ہو ایسی مریضوں کی حالت بہت خراب ہوجاتی ہیں برطانیہ میں اسوقت اس مرض کے شکار سیکڑوں مریض خودکشی کر چکے ہیں ۔یہ اس مرض کی آخری سٹیج ہے ۔جس کا بظاہربالکل اندازہ نہیں ہوتا ۔

کہانی میں کچھ کردار ایسے بھی ہیں جن پر باقی کرداروں کے لئے نا قابل عتبار ہیں۔مثال کے طور پرپچھلے دوچار دنوں میںملک سے باہر جانے والے کہانی کے اہم کردار خود باہرنہیں گئے ۔ بھیجے گئے ہیں ۔یہ وہ واقعی کردار تھے جن کے متعلق یقین کی حد تک شک تھا کہ کسی وقت یہ لوگ مصطفی کمال کے ساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنس کر سکتے ہیں ۔اٹھارہ کرداروں کی فہرست رضا ہارون اپنے ساتھ لائے ہیں ۔مصطفی کمال کسی وقت بھی ان کیلئے اٹھارہ کرسیوں کا بندوبست کرنا پڑ سکتا ہے ۔

کہانی کے وہ کردار جو مختلف جیلوں میں بند ہیں یا کہیں پاکستان میں یا پاکستان سے باہر روپوش ہیں۔ان کیلئے متحدہ کے پاس روشنی کی کوئی کرن موجود نہیں ۔جب کہ مصطفی کمال انہیں ز ندگی واپس دلانے کے خواب اٹھائے پھر رہا ہے ۔یقیناانہوں نے روشنی کی سمت ہی جانا ہے ۔یہ صرف چند افراد نہیں ان کی تعداد سیکڑوں میں ہیں اور یہ سیکڑوں افراداپنے پیچھے سیکڑوں خاندان رکھتے ہیں ۔

کہانی کے آخری موڑ کی واضح عکاسی اپریل کے کہینے میں ہوگی جب سمندرپارتک منظروں کی ترسیل کرتے ہوئے کیمرے پنڈال پر پرواز کریں گے ۔اِس پنڈال میں لوگ اپنے مرضی سے آئیں گے اپنی ٹرانسپورٹ پر آئیں گے ۔ سرکاری مشینری کا کوئی پرزہ کہیں نہیں ہوگا۔کراچی کی تاریخ میں یہ پہلی جلسہ ہوگا جس میں اہل کراچی اپنی مرضی سے شریک ہوکرکہانی کے مین کردار پر تحفظات کا اعلان کردیں گے۔وہاں آنے والا ہر کردار یہی کہہ رہا ہوگا کہ کہانی ختم ہو نہیں رہی کہانی ختم ہوچکی ہے ۔

وہ جو کہہ رہے ہیں کہ دریا سے قطرے نکلنے سے دریا ختم نہیں ہوا کرتے ان کی خدمت عرض ہے کہ وقت نے کئی دریا گم ہوتے ہوئے دیکھے ہیں ۔اگر انہیں یقین نہیں آتا تو لاہور آئیں ۔راوی اور سلتج کی ویرانی دیکھیں۔راوی اور سلتج کو دیکھنے کی ضرورت صاحبان لاہور کو بھی ہے۔ وہ بھی دریا کی طرح بہتے چلے جارہے ہیں ۔انہیںبھی چاہئے کہ اپنے کناروں کی خیر مانگتے رہیں وگرنہ دریائوں کا کیا ہے ۔وہ خشک بھی ہو جاتے ہیں۔کہانی ختم بھی ہوجاتی ہے ۔

یقینا وہ منظر خوبصورت ہوگا جب کہانی ختم ہوگی ۔ساحر نے کہا تھا رات جتنی بھی سنگین ہوگی ۔صبح اتنی ہی رنگین ہوگی ۔مجھے یہ کہانی ہمیشہ رات کی کہانی محسوس ہوئی ہے ۔عہد ِ درد کی داستاں لگی ہے۔جس میں خون تھا۔بوری بند لاشیں تھیں ۔ٹارگٹ کلنگ تھی ۔خوف تھا ۔جس نے کراچی جیسے مہذب اور خوبرو شہر سے اس کی روشنیاں چھین لی تھیں ۔جس نے دیارِ تہذیب کو جنگل میں بدل دیا تھا۔جہاں جون ایلیا اور انور شعورجیسے شاعر پیدا ہوتے تھے وہاں صولت مرزا اور اجمل پہاڑی پیداہونے لگے تھے۔جہاں صادقین کینوس پر رنگ بکھیرا کرتے تھے وہاںٹارگٹ کلر سڑکوں پرخون بکھیرنے لگے ۔جہاں رئیس امروہی اور حکیم سعید جیسے لوگوں شہید کردیا گیااور''را '' کے تربیت یافتہ دہشت گرد گلیوں میں پھرنے لگے ۔ یقینا یہ ظلمتِ شب کا ہی ماحول تھا ۔اس لئے میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ رات کی کہانی والی ہے۔اللہ تعالی کہانی ختم کرنے والوں کا حامی و ناصر ہو۔

412 — رپورٹ کے منظر

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

منصورآفاق

ایم کیو ایم کے بارے میں بی بی سی کی رپورٹ کے حقائق سے ممکن ہے انکار ممکن نہ ہومگراس کی ٹائمنگ پر بات ضرور کی جاسکتی ہے۔اگرچہ بی بی سی کی عالمگیر ساکھ پر حرف گیری خاصا مشکل کام ہے اور میرا یہ مقصد بھی نہیں۔ مجھے تو بس یونہی یاد آگیا ہے کہ وہ 1965کی ایک توپوں کے گولوں سے کھڑکیوں کی طرح بجتی ہوئی ایک صبح تھی جب بی بی سی نے کہا تھا ’بھارتی فوجیں لاہور میں داخل ہو گئی ہیں،اور پاکستانیوں کی پُر اعتبار سماعتیں بے ا عتباری کی دراڑوںسے بھر گئی تھیں۔دراڑوں کے زخم بھر جانے کےلئے پچاس سال بہت ہوتے ہیںمگر زخموں کے داغ تو سروں کے ساتھ جایا کرتے ہیں۔اس لئے بہت سے پاکستانی ایم کیو ایم کے متعلق بی بی سی کی رپورٹ کو ابھی تک شک کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ان کا خیال ہے کہ ہم پاکستانیوں کو اس رپورٹ کے پس منظر پر ضرور غور کرنا چاہئے ۔میں خبر کی سچائی سے منحرف ہونے کی کوشش نہیں رہا۔

ابلاغ کا اتنے طاقتور ذرائع کے ہونٹوں سے غلط بیانی کے چشمے پھوٹ ہوتے تو تردید کےلئے برطانوی انصاف گاہوں کے دروازوں کی گھنٹیاں بج بج کر ٹوٹ چکی ہوتیں۔خاموشیوں نے چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھالیا ہوتا ۔میں تو صرف یہ دیکھنے کی کوشش کررہا ہوں کہ منظر کے پیچھے کیا ہے۔کہیں ایسا تو نہیں کہ شاٹ میں اتنی ہنرمندی سے کروما کیا گیا ہوکہ آنکھیں حقیقت کھوجنے کی سعادت سے محروم ہوگئی ہوں۔آئیے اس رپورٹ کا تجزیہ مختلف رنگوں کے عدسوں سے کرتے ہیں ۔لوگوں کا پہلا تاثر تو یہ تھا کہ بی بی سی کی یہ رپورٹ اتنی ایم کیو ایم کے خلاف نہیں جتنی بھارت کے خلاف ہے ۔یعنی اس رپورٹ سے بالکل واضح ہوگیا ہے کہ بھارت پاکستان میں مختلف تنظیموں کو فنڈ فرہم کرکے دہشت گرد ی کو فروغ دے رہاہے ۔ایک اور اہم بات یہ ہے کہ بی بی سی نے اپنی خبر کے اس رخ پر کم سے کم روشنی پڑنے دی ہے حالانکہ اصل اور بڑی خبر ہی یہی تھی کہ بھارت دہشت گردی کی ترویج میں ملوث ہے ۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے پیچھے خود”را“ کا ہاتھ ہے ۔

منی لاڈرنگ کے مقدمے میں الطاف حسین کے ساتھ ملوث بھارتی شہریوں نے بھارتی ایجنسیوں کے کہنے پرپولیس کے سامنے بھارت سے رقم لینے کے راز کو افشا کیامگر کیوں ؟ اس سے بھارت کو کیا فائدہ حاصل ہوا۔اس پر دو طرح کے تجزیے کئے گئے ۔ایک تو یہ کہ بھارت نے جتنی سرمایہ کاری ایم کیو ایم پر کی ہے اس سے توقع کے مطابق نتائج حاصل نہیں ہوسکے ۔اس لئے یہ سوچا گیا کہ کسی ایم کیو ایم کو پوری طرح آگ میں جھونک دیا جائے ۔مانا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ٹکرا کر راکھ راکھ ہوجائے گی مگر کراچی اور حیدرآباد میں تودیر تک دھواں اٹھتا رہے گا۔دوسرا تجزیہ یہ ہے کہ الطاف حسین نے بھارت کی کوئی خاص بات ماننے سے انکار کردیا ہے۔

ایم کیو ایم کے ساتھ برطانیہ کا رویہ ہمیشہ مثبت رہا ہے ۔ برطانیہ نے کھلے دل سے ایم کیو ایم کے لوگوں کومظلوم سمجھ کر شہریت دی کہ پاکستان میں ان کا زندہ رہنا ممکن نہیں ۔اس لسٹ میں ا لطاف حسین کااپنا نام سرِ فہرست ہے ۔ ماضی میںبرطانوی نشریاتی داروں کی زیادہ تر بھی رپورٹیں ایم کیو ایم کے حق میں آتی رہیں ۔ دس سال پہلے بی بی سی کے مطابق فوجی آپریشنز میںایم کیو ایم کے سینکڑوں کارکن ہمیشہ کےلئے گم ہوگئے۔گمشدہ لوگوں کے بارے میں مغربی میڈیانے بہت خبریں دیں۔ مغربی میڈیا کا رویہ ہمیشہ ایم کیو ایم اور قوم پرست بلوچوں کے حق میں رہا ہے ۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ اچانک یہ تبدیلی کیسے آئی ۔

مغربی میڈیا میں کام کرنے والے ایک اہم بھارتی مسلمان نے مجھ سے کہاتھا”یہ بات بالکل اسی طرح ہے جیسے وہ سامنے سورج کہ بلوچستان کے پہاڑوںمیں دہشت گردی کا ہدایت نامہ سمندروں کے اُس طرف سے آتی ہوئی ہواکی الیکٹرانک لہروں پر لکھا ہوتا ہے“۔بے شک مغربی میڈیا نے ہمیشہ بلو چستان میں دہشت گردی کی کاروائیوںکو ”بلوچ قوم پرستی کی تحریک “ قرار دیا اورکشمیری مجاہدوں دہشت گرد۔بلوچستان میں مسخ شدہ لاشوں پر پروگرام کئے مگربھارتی فوجیوں کی گولیوں سے چھلنی کشمیریوں کی لاشیںدیکھ کرآنکھوں پر ہاتھ رکھ لئے ۔ بلوچستان میں گم ہوجانے والی فہرستیں مرتب کیں مگربھارتی ایجنسیوں کے اغوا کردہ کشمیریوں کو کسی قطار میں نہ رکھا ۔ یہ تو یاد رکھاکہ فیڈرل انٹیلی جنس یونٹ نے اوٹھو قبیلے کے ایک خاندان کو ڈیڑھ سال تک کراچی لے جا کر غائب رکھا جس میں عورتیں اور شیر خوار بچے بھی شامل تھے لیکن بھارتی فوجیوں کے ہاتھوںکشمیر ی عورتوں کی عصمت دری کے مناظر فلموں کے سین قرار پائے۔بھٹکے ہوئے بلوچوں کےلئے عام معافی کو بھی زیادہ پسندیدگی سے نہیں دیکھا گیا۔ حالانکہ اسے کراچی اور بلوچستان کے حالات میں آتی ہوئی بہتری کو خوش آمدید کہنا چاہئے ۔اور ہاںاگر الطاف حسین نے کوئی کام برطانوی قانون کے خلاف کیا تھا تو اس کی انہیں سزا دینی چاہیے تھی۔ میڈیا کی وساطت سے اس کا رخ پاکستان کی طرف نہیں موڑنا چاہئے تھا ۔برطانیہ کو بھارت سے احتجاج کرنا چاہئے تھا صاف سی بات ہے کہ برطانوی قانون کے تحت برطانوی شہریوں کو خفیہ فنڈ ،اسلحہ اور دہشت گردی کی تربیت دینا ایک گھناونہ جرم ہے ۔اسے اِس جرم میں ملوث اپنے شہریوں کے خلاف بھی کاروائی کرنی چاہئے تھی مگر ایسا نہیں کیا گیامجھے لگتا ہے بی بی سی کی اِس رپورٹ کے پس ِ منظر میں کئی منظر ہیں ۔

413 — آدھا مجذوب

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

گذشتہ روز مجھے سانحہ ءماڈل ٹاﺅن میں شہید ہونے والے مجذوب کا احوال اس کے ایک دوست سنایا۔عجیب کہانی تھی سو میںکافی دیر پریشان رہا ۔مجھے سرمد یاد آگئے جو مذہبی حاکمیت اور شہنشاہیت کے لئے قابلِ قبول نہیں تھے ۔ اپنے زمانے میں لوگ انہیں خرد مند مجذوب کی حیثیت سے یاد کرتے تھے اور جب انہیں شہید کر دیا گیا تو دنیا انہیں ایک باغی مجذوب کی حیثیت سے جاننے لگی ۔

سرمد کے آبا اجداد کا تعلق آرمینہ سے تھا اور وہ مسلمان ہونے سے پہلے ےہودی تھے ۔ سرمدگوالیار میں رہتے تھے مغل بادشاہ شاہجہان کے بیٹے دارا شکوہ کے ساتھ ان کی بہت دوستی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ دارا شکوہ اور ان میں نظریاتی ہم آہنگی بھی بہت تھی۔ اورنگ زیب نے اپنے دورِ اقتدار میںانہیں مسجد میں آکر نماز پڑھنے کی درخواست کی تھی۔ اس زمانے میں ہر مسلمان پر فرض تھا کہ وہ حکومت کی تسلیم شدہ مساجد میں آکر نماز ادا کرے۔ سرمد اپنی دنیامیں مست اےک اےسے مجذوب آدمی تھے جن کا ہر لمحہ عبادتِ الٰہی میں گزرتا تھا۔ان کے نزدیک وہ کسی خاص وقت اور خاص جگہ پر عبادت کے پابند نہےں تھے۔ وےسے بھی ان کا ہر لمحہ ، ہر سانس، ہر مقام پرعبادت اور رےاضت سے سرشار رہتاتھا سووہ شاید بادشاہ کے فرمان کو بھول گئے یا شایدانہوں نے مسجد میں آکر نماز پڑھنے سے انکار کردیا۔ اس جرم کی پاداش میں انہیں جاں سے گزرنا پڑااور اس میں کوئی شک نہیں کہ سرمد جےسے لوگوں کےلئے دنےاوی قوانین بازیچہ ءاطفال سے زیادہ نہیں ہوتے ۔کہتے ہیں کہ جب ان کی گردن جسم سے جدا ہوگئی تھی تو اس وقت بھی ان کی انگلی اپنے لہو مےں ڈوب کراللہ کا نام لکھتی چلی جارہی تھی۔ ان کا سرکے بغےر دھڑکئی قدم چلا تو ان کے مرشد جنہیں وہ”ہرے بھرے صاحب“ کہتے تھے انہوں نے سرمد سے کہا ”اپنے راز کو فاش مت کر“تو ان کا سربریدہ بدن مردہ حالت میں زمیں پر گر پڑا۔اس بات کی حقانیت ثابت کرنے والے اس حوالے سے یہ کہتے ہیں کہ جسم ، احساس اور دماغ کے علاوہ ایک اور چیز روح بھی ہے جس پر کبھی موت واقع نہیں ہوتی۔اور اس کا تعلق وحدت ِ کل سے ہے، خدا کی ذات میں اپنی ذات کو فنا کر دینے والی روحیں خدا کے ساتھ اپنے تعلق کواتنا زیادہ مضبوط کرلیتی ہیںکہ خدا خود ان کے ہاتھ پاﺅں بن جاتا ہے ۔وہ دلیل کے طور پر قرآن حکیم کی وہ آیات پیش کرتے ہیں جن کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ وہ زمینوں اور آسمانوںکا نور ہے جس طرح طاق میں چراغ ۔۔اور چراغ میں شیشہ ۔۔اتنا چمک دارجیسے ستارہ اور یہ روشن ہے زیتون کے تیل سے جو کہ نہ مشرق کا ہے اور نہ مغرب کااور جو بے پناہ روشن ہے روشن در روشن ہے مگر اسے آگ چھو کر نہیں گزری اور خدا اپنی اس روشنی تک ان لوگوں کی رہنمائی کرتا ہے جنہیں چاہتا ہے۔ سرمد نے اپنی شاعری میں بھی اسی بات پر زور دےاہے کہ خدا انسان کو اپنا آپ دے دیتا ہے ۔جس پر وقت کے علمائے کرام نے سر مد کے خلاف فتوے بھی دےئے تھے۔ بعض صوفےاءنے اس بات کی وضاحت کچھ یوں کی ہے کہ فرض کرو کہ کوئی شخص کہیں چھپا ہوا ہے مگر وہ حرکت کر رہا ہے اور اس کی حرکت اس کے ہونے کی خبر دے رہی ہے کہ وہ کہاں ہے، خدا کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے ۔ کوئی شخص کبھی خدا تک نہیں پہنچ سکتا خود خدا انسان تک پہنچتا ہے۔

سر مدکو اپنے زمانے کے لوگ اتنا زیادہ مانتے تھے کہ جب انہیں شہید کردیا گیا تو ہر شخص کی زبان پریہی آیا کہ اب مغلیہ خاندان کا اقتدار زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتا ۔ اس وقت مغلیہ سلطنت اپنے عروج پر تھی اور بظاہر کہیں اس کے زوال کا کوئی جواز نظر نہےں آتا تھا ۔ سرمد کے ماننے والے اس وقت بھی ےہی کہتے تھے اور آج بھی یہی کہتے ہیں کہ مغلوں کے زوال کا پہلاسبب سرمد کا قتل ہے ۔روحانی بادشاہت کے مالک مرنے کے بعد بھی زمینی بادشاہت کو الٹ دینے کی طاقت رکھتے ہیں۔ سرمد کی قبر آج بھی سرخ ہے ان کے ماننے والوں نے علامت کے طور پر اس قبر کارنگ سرخ رکھا ہوا ہے۔ سرمد کی قبر کے ساتھ ایک سبز رنگ کی قبر ہے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ سرمد کے مرشد کی قبر ہے جسے وہ” ہرے بھرے صاحب“کے نام سے یاد کرتے تھے اور کچھ لوگوں کے خیال میں وہ ایک صوفی بزرگ کمالی ہے جو ایک اور صوفی بزرگ جمالی کے ہمزاد تھے ۔جمالی کی قبر بھی وہیںموجود ہے،

دراصل جولوگ روحانی طور پر اس باطنی دنیا سے آشنا نہیںجہاںزماں ومکاں کے اسرار گردش میں ہوتے ہیںانہیں ایسے اشخاص کے بارے میں فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہوتاجو روحانی طور پر بلندیوں پر پہنچ چکے ہوتے ہیں۔اِن مقدس دیوانوں کا روحانی راستے پر الوہی سفر اکثرظاہری اور مروجہ رویوں سے متضاد ہوتاہے اور ان کی مقدس زندگی کو عام اقدار اور حقیقت پسند رویوں کی شدید مخالفت کا کچھ احساس نہیں ہوتا ۔ وہ خود ملامتی میں اپنی انتہا کو پہنچ جاتے ہیں ان کی زندگی کا اولین مقصد اپنی ذات کو فنا کرنا ہوتا ہے کیونکہ جب تک کوئی مکمل طور پر اپنی نفی نہیں کرلیتا وہ اس وقت تک اثبات کی اس منزل تک نہیں پہنچ سکتا جو راہِ سلوک کے ہر مسافر کا مقصدِ حیات ہوتی ہے اورتارےخ نے ہمیشہ یہی ثابت کیا ہے کہ بادشاہوں اور فقےہوںکے فیصلے غلط تھے۔۔ معاملہ چاہے منصور حلاج کا ہویا سرمد کا۔۔تاریخ چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ وہ سچائی پر تھے۔

آج پھر اسی دوست سے ملاقات ہوئی تو میں نے اسے کہادرودی مجذوب کی ہلاکت کا جوواقعہ تم نے کل سنایا تھا ۔اس نے مجھے بہت پریشان کیا ہوا ہے ۔ میں ساری رات سونہیں سکا کیونکہ جب اس طرح کے لوگ کسی تہذیب میں قتل ہوتے ہیں تو پھر وہ تہذیبیں زوال پذیر ہو جاتی ہیں۔ مغل تہذیب جو اپنے دور میں ایک بہت بڑی تہذیب گردانی جاتی تھی ۔ سرمد کے قتل کے بعد کتنی کم مدت میںٹکڑے ٹکڑے ہو کر ختم ہو گئی۔ مجھے ےہ بات کہتے ہوئے خوف محسوس رہا ہے کہ کہےں ہماری تہذےب کے خون سے لتھڑے ہوئے ہاتھ ہمےں بھی کسی اےسے ہی خوفناک انجام سے دوچار نہ کردےں ۔

میری باتیں سن کر وہ ہنس پڑااور کہنا لگا ”کچھ نہیں ہوتایار۔ وہ چودہ اگر مجذوب تھے تویہ بھی مجذوبوں کی حکومت ہے ۔چلی تو چلی وگرنہ یہ بھی درویش کی طرح کمبل کندھے پر ڈالیں گے اور مکہ مکرمہ چلے جائیں گے ۔ پیچھے ۔راحیل شریف زندہ باد۔“میں نے حیران ہو کر پوچھا ”کیا تم مستقبل کے منظر نامہ میں کوئی مارشل لاءدیکھ رہے ہو “۔ کہنے لگا ”نہیں ہرگز نہیں ۔میں تو آئین کی بحالی کا منظر دیکھ رہا ہوں ۔مجھے یقین ہے ۔نئے چیف جسٹس کے ستائیس دن پاکستانی آئین کی بحالی کے ستائیس دن ہوں گے۔اب میں ہنس پڑا اور میں نے کہا ”تم بھی تو آدھے مجذوب ہو“

414 — صوبہ سندھ کا صوبے دار

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

باطن کے گلاس میں سمندر پڑے پڑے صحرا بن گیا۔مچھلیاںسن باتھ کرنے لگیں۔ایک ایک کیکرکے درخت سے سوسو کچھوے لٹک گئے۔صدیوں کے پیٹ سے ٹائی ٹینک نے نکل کرموٹیل کا روپ دھار لیا۔موٹیل کے ڈانسنگ روم میں آژدھوں کا رقص جا ری ہے۔ڈائننگ ٹیبل پر بھیڑیے بیٹھے ہوئے ہیں ۔روباہیںانسانی گوشت سرو کر رہی ہیں۔ بار روم میںاونٹ اونگھ رہے ہیں ۔جم میں غزال اپنی ٹانگوں کے مسل مضبوط کرنے میں لگے ہیں۔ہیر ڈریسر بلیاں کتوں کے بال کاٹ رہی ہیں۔ بیڈ روموں سے ہاتھیوں کے خراٹے سنائی دے رہے ہیں۔اورصوبہ سندھ کے صوبے دار قائم علی شاہ نے فرمارہے ہیں کہ” کراچی میں امن کی بحالی کا مسئلہ صدیوں پرانا ہے۔“بے شک پچھلے تمام مناظر کی طرح سید بادشاہ نے بھی درست فرمایا ہے۔یقینایہ مسئلہ راجہ دائر کے زمانے سے چلا آرہا ہے۔حجاج بن یوسف نے اسی مسئلہ کو حل کرنے کےلئے محمد بن قاسم کوکراچی بھیجا تھا جن کے ساتھ سید بادشاہ عرب کی مبارک سر زمین سے ِاس خرابے میں آئے تھے۔انہوں نے یہ فرمایا ہے کہ نیب اور ایف آئی اے آفسران کے کراچی میںچھاپے صوبہ سندھ پر وفاق کا حملہ تصورکیا جائے گا۔حیرت ہے شاہ صاحب کو یاد ہی نہیں کہ وہ خود محمد بن قاسم کے لشکر میں کراچی پراسی طرح حملہ آور ہوئے تھے ۔بیچارہ راجہ دائرشور مچاتا رہ گیا تھا کہ یہاں امن و امان کی کوئی خرابی نہیں۔کسی نے کسی عورت کی عصمت دری نہیں کی۔کسی نے کسی بے گناہ کا قتل نہیں کیا۔ کسی نے کسی مسافر جہاز کو نہیں لوٹا مگر حکمرانوںکے کہنے سے حقائق تھوڑے بدلتے ہیں۔

صوبے دار جی ۔میں جب بھی کراچی گیاہوں تو وہاں کے وہی مناظر تھے۔وہی منظر جن سے بھاگتے بھاگتے میں کسی اور دنیا میںپہنچ گیا تھا۔وہی حمامِ سگاں تھے یعنی کتوں کے سوئمنگ پول۔وہی گرگِ بارہ دیدوں کی مجلس تھی یعنی بھیڑیوں کی اسمبلی۔اسی طرح دیواریں لہو سے سرخ تھیں۔وہی چلتی پھرتی لاشیں اپنی قبریں تلاش کررہی تھیں۔وہی کتا اپنے ساتھی کتے سے کہہ رہا تھا بھاگ ورنہ آدمی کی موت مارا جائے گا۔وہی ملبوس ناآشنا بدروحیں تھیں یعنی برہنہ عورتیں۔لیلیٰ بھی ویسی ہی تھی مجنوں بھی ویسا ہی تھا۔وہاں بھی سعادت حسن منٹو کے محلے میںچودہ سالہ رضیہ کو محلے کے لڑکوں نے آنکھیں مار مار کر جوان کر دیا تھا۔

سندھ کے صوبے دار نے بھی الزام لگایا ہے کہ” وفاق مسلسل سندھ کی صوبائی خود مختاری میں مداخلت کررہا ہے“۔شاہ صاحب خود مختاری صرف سچائی کی ہوتی ہے۔بیچارے جھوٹ کے تو پاﺅں ہی نہیں ہوتے۔پھر آپ صوبائی خود مختاری کا رونا روتے ہیں یہاں تو لوگ ملکی خود مختاری کو کوئی نہیں پوچھتا۔ایبٹ آباد میں امریکی حملہ وزیرستان میںمسلسل ڈرون حملے، یقینا پاکستان کی خود مختاری کے خلاف تھے مگر ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن اور وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی سچائی کے سامنے ملکی خود مختاری سرنگوں ہوکر رہ گئی تھی۔ بادشاہو!قانون کا کام ہی جرم کا تعاقب کرنا ہے ۔کیا نیب اور ایف آئی اے والے جنہیں گرفتار کر رہے ہیں وہ مجرم نہیں۔اگر نہیں ہیںتو عدالتیں موجود ہیں۔شاہ صاحب! کراچی کے حالات پر ایک نثری نظم سنائی کی جسارت کرتا ہوںاگر مفہوم تک رسائی حاصل نہ ہوسکے تو الطاف حسین کو ٹیلی فون کر لیجئے گا.

”کراچی۔اےک ہےری کےن ۔۔وقت پر بجتا ہو پےانوکاخاموش نوٹ ۔کراچی۔لاکھوں لوگوں کا سفر۔۔اپنے مرے ہوئے دوستوں کی روحوں کی تلاش مےں ۔کراچی۔گندے نالے مےں گرتے ہوئے پانی کی تشدآمےز زور دار آواز۔کراچی۔اےک ٹوٹے ہوئے کھلونے کے گھاس پر بکھرے ہوئے سےنکڑوں ٹکڑے جنہےں جوڑا نہےں جا سکتا۔کراچی۔کالے جنگلوں مےں کبھی نہ ختم ہونے والا سفر۔کراچی۔سورج کو چھپانے والا کالا بادل۔کراچی ۔گرم پتھروں کی آگ پر جلنے کا عمل۔کراچی ۔اےسے ساےوں کے درمےان چل رہا ہے جو کبھی نہ دےکھے گئے ہےں اور نہ سنے گئے ہےں مگر موجود ہےں۔کراچی۔ہنگام بھری سرگوشےوں سے ٹوٹی ہوئی خاموشی“

کراچی کے بارے میں ایک سرگوشی صوبے دار صاحب نے یہ بھی کی کہ کراچی میں زیادہ تر زمین کے جھگڑے ہیں۔واہ کیاخوبصور ت تجزیہ ہے۔ یعنی ٹارگٹ کلنک کاسبب بھی زمنیں ہیں۔ بھتہ خوری کی وبابھی انہی کے سبب پھیلی ہے۔دہشت گردی کا موجب بھی یہی ہیں۔اس کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ سارا جھگڑا محکمہ ءمال ہے۔جوصوبے دارکے قبضہ ءقدرت میں ہے۔سنا ہے اسی محکمہءمال کی کارکردگی کی وجہ سے ذرداری صاحب اپنی بہن کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں۔

سونے کی تلاش میں نکلے ہوئے مسافر خزانوں کو حاصل کرنے کے بعد بھی خزانے ڈھونڈتے رہتے ہیںکیونکہ تلاش کی کوئی انتہا نہیںیہ کن کے عمل جیسی ہے۔نہ تھکتی ہے نہ رکتی ہے بس چلتی رہتی ہے۔میں اسے کہاں سے لاﺅں جس نے کہا تھا۔میرے بنک میں جتنے پیسے ہیں وہ بھی نکلوا کر غریبوں میں تقسیم کر دو۔ تا کہ اس گندگی سے جان چھوٹ جائے٬ لاﺅ میں چیک پر دستخط کردوں۔اس نے بلینک چیک پر دستخط کیے اور تمبورے پرگاتے ہوئے فقیرسے شاہ حسین کی یہ کافی سننے لگا.سجنا اساں موریوں لنگھ پیوسے بھلا ہویا گڑ مکھیاں کھادا اساں بھن بھن توں چھٹیوسے

.ڈھنڈ پرائی کتیاں لکی اسں سر منہ دھتو سے کیسے حسین فقیر نمانڑاں

415 — جرم کی سرگوشیاں

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

منصور آفاق

اُس شخص پر کس قدر دباؤ ہوگا جو اپنے فیصلے میں یہ لکھنے پر مجبور ہو گیاکہ’’ مبینہ دھاندلی کافیصلہ کرنے کیلئے الیکشن ریکارڈکا باریک بینی سے مطالعہ کرنے سے پہلے میں (جسٹس کاظم علی ملک) نے اپنے ضمیر سے چھ سوال کئے ۔کیا میں صرف خورد و نوش کیلئے پیدا کیاگیا ہوں۔کیا میں کھونٹے پر بندھے ہوئے اُس جانور کی مانند ہوں جسے صرف اور صرف اپنے چارے کی فکر رہتی ہے۔کیا میں بدلگام وحشی درندے کی طرح ہوں جسے کھانے کے علاوہ اپنی زندگی کے کسی مقصد کا کوئی پتہ نہیں ہوتا۔کیا میرے اندر دین ،ضمیر یا خوفِ خدا نہیں ہے۔کیا مجھے اس کائنات میں بلا روک ٹوک ہرطرح کی آزادی حاصل ہے۔کیا مجھے حق حاصل ہے کہ میں صراطِ مستقیم کو چھوڑ کر باطل قوتوں کی راہوں میں بھٹکتا رہوں۔میرے ضمیرنے مندرجہ بالاتمام سوالوں کا جواب نفی کی صورت میں دیا۔پس میں نے محسوس کیاہے کہ یہی وہ مناسب وقت ہے ۔سو نظریہ ء ضرورت کو ترک کرکے تلخ سچ بول دیا جائے ‘‘

(پاکستان بھر کے تمام باضمیر لوگوں کی طرف سے جسٹس کاظم علی ملک کو ہزاروں سلام)

اس پیراگراف سے ایک تویہ صاف ظاہر ہورہا ہے کہ جج صاحب نے اپنا فیصلہ این اے ایک سو بائیس پر ہونے والی مبینہ دھاندلی کے متعلق دیا ہے ۔ یعنی انہوں نے خود تمام تر بے ضابطگیوں کو دھاندلی قرار دیا ہے ۔دوسرا یہ ایک ایسا مقدمہ تھا جس کیلئے انہیں ضمیر کے سوال کرنے پڑے ہیں۔انہیں محسوس ہوا ہے کہ میں نے اس مقدمہ کا درست فیصلہ نہ دیاتو میرا شمار بھی جانوروں اوردرندوں میں ہوگا۔میں اپنی نظر میں بے ضمیر قرار پاؤں گا۔پھر اس فیصلے کو انہوں نے تلخ سچ قرار دیا۔انہوں نے عدالتی فیصلوں میں کسی نظریہ ء ضرورت کی روایت کابھی ذکر کیا۔جسے یہ فیصلہ سناتے ہوئے ترک کرنے کا اعلان کیاگیا ہے۔اور آخری سوال وہ تو چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ حلقہ ایک سو بائیس میں دھاندلی کرنے والی قوتیں باطل قوتیں ہیں ۔انہوں نے ان قوتوں کے راستے پر چلنے کو بھٹکنا قرار دیا ہے۔اسے صراطِ مستقیم چھوڑنے کے مترادف سمجھا ہے ۔مگر یہ باطل قوتیں کونسی ہیں ۔یقیناًوہ تو نہیں ہوسکتیں جن کے حق میں فیصلہ سناگیا ہے۔اورانہوں نے اپنے پورے فیصلے میں کہیں یہ بھی نہیں کہا کہ یہ دھاندلی یہ بے ضابطگیاں ایاز صادق کے کہنے پر ہوئی ہیں۔یقیناًپی ٹی آئی انہیں ایسا کوئی ثبوت فراہم نہیں کرسکی وگرنہ فیصلے میں اُس کا ذکر ضرور ہوتا۔اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ اس فیصلے کی روشنی میں ان باطل قوتوں کو کیسے تلاش کیا جائے جن کی دھاندلی کے نقشِ پا بے ضابطگیوں کی صورت میں الیکشن ریکارڈ کی ایک ایک پرچی پر موجود ہیں۔میرا خیال ہے یہ کوئی زیادہ مشکل کام نہیں ۔الیکشن کے دن کچھ جرائم ہوئے جن لوگوں نے کئے ۔ان کی فہرست موجود ہیں ۔انہیں پولیس رفتار کرکے ان سے تفتیش کرے تو سب کچھ سامنے آجائے گا۔مثال طور پروہ لوگ جنہوں نے ایک سے زائد جعلی ووٹ کاسٹ کئے ۔ان دوسوپچپن ووٹوں کا مکمل ریکارڈموجود ہے۔جعلی ووٹ کاسٹ کرنے کی سزا چھ ماہ قید بامشقت ہے۔سوان لوگوں کو گرفتار کیا جائے ۔ان سے تفتیش کی جائے کہ اس جرم میں ان کے ساتھ انتخابی عملے میں سے کون کون شریک تھا۔میرا خیال ہے اگر عدالت عالیہ یہ کام کرانے میں کامیاب ہوجائے توچند دنوں میں باطل قوتوں کے چہرے سے قانونی نقاب اتر جائیگا۔چھ ہزارسے زائد غلط شناختی کارڈ نمبر جن لوگوں نے درج کئے ۔ان کی تلاش بھی کچھ مشکل نہیں ۔انتخابی عملے کی طرزِ تحریر دیکھ کر یہ پتہ چلایاجاسکتا ہے کہ ان میں سے کون کون مجرم ہیں۔ان پانچ سو ستر افراد کو بھی گرفتار کیا جائے جن کا ووٹ اس حلقے میں درج نہیں تھا مگر انہوں نے یہاں ووٹ کاسٹ کئے ۔ان سے پوچھاجائے کہ یہ کیسے ممکن ہوا کہ جس حلقے میں تمہارا ووٹ ہی درج نہیں ۔تم نے وہاں کیسے ووٹ کاسٹ کرلیا ۔انتخابی عملے کون تمہارا شریک کارتھا۔کس کے کہنے پر تم نے یہ جرم کیا۔میرا خیال ہے کہ صرف اسی ایک حلقے کی صحیح تفتیش اور اس کے بعد سزاو جزا کا عمل ہمیشہ کیلئے آئندہ انتخابات کوصاف شفاف بنا سکتاہے۔مگر مجھے نہیں لگتا کہ مجرموں کو سزا دی جاسکے گی اس کی بہت سی وجوہات ہیں۔لیکن جرم تو جرم ہے آج نہیں تو کل یہ مجرم اپنے انجام کو ضرور پہنچیں گے ۔کیونکہ اسی کارِسزا و جزا سے صبحیں طلوع ہوتی ہیں اور صبح ضرور طلوع ہوگی۔

اس مبینہ دھاندلی کے فیصلے میں جو سب سے عجیب وغریب با ت تیئس ہزار نو ستاون بیلٹ پیپرز کے اوپر پریزاینڈنگ آفیسرز کے دستخط نہ ہونا ہے۔یعنی کے کم ازکم پچیس تیس پولنگ اسٹیشنوں کے پریزاینڈنگ آفیسرز نے دستخط کئے ہی نہیں۔یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے۔دستخط شدہ بیلٹ پیپرز کی کاپیوں کے بغیروہاں کیسے الیکشن شروع ہوگیا تھا۔کیا دونوں طرف کے پولنگ ایجنٹ آپس میں ملے ہوئے تھے۔یہ ممکن نہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں میانوالی میں ڈاکٹر شیرافگن کے پانچ انتخابات لڑے ہیں۔انتخابی عمل کی ایک ایک بات میری آنکھوں کے سامنے ہے۔ میں یہ بات نہیں مان سکتا کہ ایسا ہوسکتا ہے مگر سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایسا ہوہے ا تو پھرکیسے ہوا۔میرے خیال میں ایسا نہیں ہواکچھ اور ہوا ہے۔بہر کیف اس سوال کے جواب کیلئے ایک بڑے تفتیشی دائرہ ء کار کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں بھی کوئی جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنائی جائے۔ممکن ہے وہ اس راز سے پردہ اٹھانے میں کامیاب ہوجائے۔بہرحال جرم اونچی اونچی سرگوشیاں کر رہا ہے اب اگر ہم ہی اپنی سماعتوں میں سیسہ بھر لیں کہ ہمیں تو کوئی آواز ہی نہیں آئی تو اس کا کوئی حل نہیں ۔

416 — پاکستانی پانچ ارب ڈالر

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

منصورآفاق

چیئرمین نیب نے کہا ’’قوم کی نظریں احتساب بیورو پر لگی ہیں ‘‘لندن کے ایک ہوٹل کی خریداری کیلئے سرمائے کی منتقلی مسئلہ بنی ہوئی ہے ۔بے شک اکیسویں صدی میںمنی لانڈرنگ کے جرم کو خاص توجہ حاصل ہوئی ہے۔دنیا بھر میں سرمائے کی نقل و حرکت پرآنکھیں نصب کردی گئی ہیں۔انہی آنکھوں کی وساطت سے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ورلڈ بینک کے حوالے سے ایک عجیب و غریب دعو یٰ کیا کہ پچھلے سال پانچ ارب ڈالر پاکستان سے بھارت منتقل ہوئے ۔اخبارکے خیال میں اس رقم کا بڑا حصہ وہ لوگ بھیج رہے ہیں جن کے خاندان قیام پاکستان کے وقت دونوں ملکوں میں تقسیم ہو گئے تھے۔ان میں چودہ لاکھ افرادپاکستان میں ایسے ہیں جو بھارت میںپیداہوئے تھے اور گیارہ لاکھ لوگ بھارت میں ایسے ہیں جنہوں نے پاکستان میں جنم لیاتھا۔یہی لوگ اپنے عزیزوں رشتہ داروں کو رقمیںبھیجتے رہتے ہیں اور یہ سلسلہ یک طرفہ نہیںدو طرفہ ہے۔ مگر گزشتہ سال پاکستان سے بھارت منتقل کئے جانے والے زرمبادلہ میں یک دم بہت زیادہ اضافہ ہو اہے۔ یعنی بھارت پر پاکستانی خزانوں کے دروازے کھل گئے ہیں۔ دونوں ملکوں میں زرمبادلہ کے براہ راست تبادلے پر بہت سی پابندیاں عائد ہیں۔ اُن کی موجودگی میںایک سال میں اتنی بڑی رقم کا اِدھر سے اُدھر کرناآسان نہیں ۔یقیناکسی ہنرمندہاتھ نے یہ کرامت دکھائی ہے ۔ چھوٹے موٹے لوگ اتنے بڑے کارنامے سرانجام نہیں دے سکتے ۔ اس کی جو توجیہہ امریکی اخبار نے دی ہے۔وہ کم از کم میرے حلق سے نہیں اتر سکی ۔ ہجرت کو تقریباً ستر سال ہونے والے ہیں۔( انشااللہ اگلے سال وقت کے ماتھے پہ لکھوں گا۔شجر ستر برس کا ہوگیا ہے )اور وہ بچہ جوہجرت کے وقت دس سال کا تھا ۔وہ اس وقت یا تو دنیا سے رخصت ہوچکا ہے یا 80سال کا بوڑھا آدمی ہے ۔جسے موت کی چاپ سنائی دے رہی ہے ۔وہ اس عمر میں بھارت میں نہیں جنت الفردوس میں بنگلے تعمیر کرنا چاہتا ہے۔پھر ان بزرگوں کی تعداد چند ہزار سے زیادہ نہیں ہوسکتی ۔ایسی صورت میں یہ کہنا کہ یہ منی لانڈرنگ کرنے والے وہی ہیںجنہوں نے ہجرت کی تھی اور ہجرت نہ کر نے والے رشتہ داروں کی مدد کیلئے رقوم بھیجتے رہتے ہیں ۔یہ درست بات نہیں۔تجزیہ کرنے والا زمینی حقائق سے واقف نہیں تھا۔یہ توممکن ہے کہ دوچار سو لوگ ایسا کچھ کرتے ہوں مگروہ رقم ایک سال میں زیادہ سے زیادہ چالیس پچاس ہزار ڈالر تک جاسکتی ہے ۔ پانچ ارب ڈالربہت زیادہ ہیں ۔پھر بھارت میں ایسے مسلمان بہت کم ہیں جن کے رشتہ دار پاکستان میں ہیں۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان نے 1965تک وہاں سے آنے والے مسلمانوں کو کشادہ دلی کے ساتھ قبول کیا ۔اس لئے جو لوگ 1947میں ہجرت کر کے پاکستان نہیں آسکے تھے وہ اگلے دس پندرہ سال مسلسل ہجرت کر کے آتے رہے ۔مثال کے طور پرمعروف شاعر افتخار عارف 1962میں پاکستان آئے تھے ۔دوسرا بھارت میں سرمایہ منتقل کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ اس کا ایک تجربہ مجھے ذاتی طور پرہوچکاہے ۔میں کیئر اینڈ ریلیف فائونڈیشن کا کچھ سرمایہ برما سے ہجرت کر کے بھارت جانے والے مسلمانوں کی امداد کرنے کیلئے برطانیہ سے بھارت منتقل کرنا چاہتا تھا۔یقین کیجئے اتنی زیادہ رکاوٹیں تھیں۔ بھارتی حکومت کے اتنے تحفظات تھے کہ پوری کوشش کے باوجود بھارت میں موجود برمی مہاجرمسلمانوں کی مدد نہیں ہوسکی تھی ۔ ہم نے صرف انڈونیشیا اور بنگلہ دیش میں مقیم برمی مسلمانوں کی امداد کی تھی۔

اخبار کی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیاہے کہ بھارت سے بھی پاکستان میں رقوم کی منتقلی ہورہی ہے ۔یہ بھی ایک ایسی بات ہے جس پر یقین کرنا میرے لئے مشکل ہے۔ مگر ورلڈ بینک نے جو کچھ کہا ہے وہ غلط بھی نہیں ہوسکتا۔یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جو سرمایہ بھارت سے آرہا ہے ۔اسے پاکستان میںکون وصول کررہاہے ۔یہ بات تومیں پورے یقین سے بتا رہا ہوں کہ پاکستان میں موجود ہندو کمیونٹی کوبھارت سے ایک ڈالر بھی نہیں ملتا ۔میں نے تھرپارکر میں خاصاچیریٹی ورک کیا ہے ۔وہاں کی80 فیصد آبادی ہندو ہے اوروہ لوگ غربت کی لکیر سے کئی ہزار گنا نیچے زندگی گزار رہے ہیں ۔ہماری چیریٹی آرگنائزیشن نے پوری کوشش کی کہ برطانیہ کی ہندو کمیونٹی پاکستانی ہندو کمیونٹی کی امدادکرے مگر ہم بری طرح ناکام ہوئے ۔تحقیق کی تو پتہ چلا کہ بھارت سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص بھارت میں ہو یا دنیا کے کسی خطے میں اس کاسرمایہ کسی صورت میں پاکستان نہیں جاسکتا۔یہ من الحیث القوم بھارتیوں کا فیصلہ ہے ۔ حتیٰ کہ بھارتی مسلمان بھی پاکستان سے متعلق چیریٹیز کو برطانیہ میں فنڈنگ نہیں دیتے ۔(بقول حسین احمد مدنی ۔قومیں وطن سے بنتی ہیں مذہب سے نہیں )

ہمارے وہ پانچ ارب ڈالر جو 2015میں بھارت منتقل ہوئے ۔ان پر تبصرہ کرتے ہوئے خودورلڈ بینک کے ماہر ِاقتصادیات دلیپ ریتھانے کہا کہ’’ اس سوال کے جواب میں پراسراریت پنہاں ہے ‘‘بھارت کے مرکزی بینک کے مطابق 2015میںصرف دس لاکھ ڈالر قانونی طور پر پاکستان سے بھارت منتقل ہوئے ہیں ۔مجھے سرکاری ذرائع سے بھارت جانے والے ان دس لاکھ ڈالر پر بھی حیرت ہے۔ پانچ ارب ڈالرتوبہت بڑی رقم ہے ۔چیئرمین نیب اِس منی لانڈرنگ کا مقدمہ کس کے خلاف درج کرائیں گے۔ کون ہیںوہ لوگ جو پاکستانی سرمایہ بھارت منتقل کررہے ہیں یقینا ان میںزیادہ تر بزنس مین ہی شامل ہونگے جن کے بھارت میں کاروبار ہیں کارخانے ہیں اور کسی کے پاس اتنا سرمایہ کہاں سے آسکتا ہے ۔ہاں یہ ممکن ہے کہ کسی ایک ہی پاکستانی شخصیت نے اپنا سرمایہ سوئزلینڈ سے بھارت منتقل کرادیا ہو۔پچھلے تین سال میںپاکستانیوں نے تقریباً چھ سات ارب ڈالرکی پراپرٹی دبئی میں خریدی ہے مگریہ بات سمجھ میں آتی ہے کیونکہ پاکستان سے اکثر سرمایہ وہاں ا سمگل ہوتا رہتا ہے ۔ ماڈلز گرفتار ہوتی رہتی ہیں ،نوٹوں سے بھری کشتیاں پولیس کے ہاتھ لگتی رہتی ہیں۔

پھرپاکستانیوں کے اندر خلیجی ریاستوں میںکاروبار کرنے کا ایک رجحان بھی موجود ہے مگروہاں 6.6ڈالر کی سرمایہ کاری تین سال میںہوئی ہے اس کے مقابلے میں صرف 2015میں بھارت میں منتقل ہونیوالے پانچ ارب ڈالربہت زیادہ ہیں اور اس منی لانڈرنگ کا کوئی واضح یا غیر واضح راستہ بھی دکھائی نہیں دے رہا۔یہ اور بھی پریشان کن بات ہے ۔ جب کوئی دروازہ ۔کوئی گلی۔ کوئی سڑک۔ کوئی موٹر وے دکھائی ہی نہیں دے رہی تو اسے بند کیسے کیا جاسکتا ہے ۔اورچیئرمین نیب کے تو ویسے بھی ناخن کاٹے جارہے ہیں۔

417 — گوجرانوالہ کاتھانہ پٹھان کوٹ

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

منصورآفاق

بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ایف سولہ طیارے دینے پربہت صدمہ ہوا ہے۔ پاکستانی وزارت ِ خارجہ کو اس بیان پر حیرت ہوئی۔ نریندر مودی کی جاتی عمرہ میں تشریف آوری سے ہم نے کیا کیا توقعات وابستہ کر لی تھیں۔بہر حال پاکستان نے بھارت کی طرف دوستی کیلئے ایک اورقدم آگے بڑھا دیا ہے۔ گوجرانوالہ میں پٹھا نکوٹ ایئر بیس حملے کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے ۔یعنی ہم نے یہ بات توتسلیم کرلی کہ پٹھان کوٹ ایئربیس پرحملہ کرنے والے پاکستانی تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کونسے پاکستانی تھے۔ان کا نام و پتہ کیا تھا۔ اس بات کی تحقیق کیلئے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم اگلے ماہ بھارت کا دورہ کرے گی۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے مقدمےکے اندراج کو پاکستان کی سنجیدگی کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ’’ اب بھارت کو شکوک وشبہات سے باہر آجاناچاہئے۔شواہد ملنے پر یقیناً ہم مولانامسعود اظہر کے خلاف بھی کارروائی کریں گے۔ دہشت گردی اسی وقت ختم ہوگی جب بھارت اورافغانستان بھی ایک پیج پرہوں گے ‘‘۔ رانا ثنااللہ کی خوش فہمیوں پر قربان جانے کو جی چاہ رہا ہے ۔ان کے نام ظفر خان نیازی کا ایک شعر۔

وفا کی آس اسی یارِ بے وفا سے ہے

بدن ہے راکھ مگر دوستی سے ہواسے ہے

لطف کی بات یہ ہے کہ بھارت نے اس مقدمے کے اندراج پر خوشی کا اظہار نہیںکیا بلکہ ایف آئی آر میں کالعدم تنظیم جیش محمد اور اس کے سربراہ کے نام شامل نہ کرنے پر اظہار افسوس کیا ہے اور ناراضی کے اظہار کے طور پر پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کوآئی آئی ایم ٹی کالج میں خطاب کرنے سے روک دیا۔

جو دابے شوق سے پائوں تو یہ ہوامنصور

لگایا جوتے چرانے کا یار نے الزام

لوگ پوچھتے پھرتے ہیں کہ بھارت میں ہونے والے وقوعہ کی ایف آئی آر پاکستانی وزارتِ داخلہ کیسے درج کراسکتی ہے ۔چوہدری نثار بھلے مانس آدمی ہیں ان کابھلا بھارت سے کیا تعلق ہوسکتا ہے ۔یہ مقدمہ بھارتی ہائی کمیشن درج کراتا تو بات سمجھ میں آتی یا اس کی درخواست پر وزارت خارجہ یہ کام کرتی تو مناسب بات تھی مگر یہ تو پاکستانی وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری اعتزازالدین کی درخواست پر اور سب انسپکٹر کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیاگیاہے۔یہ دونوں صاحبان اس کام کیلئے موزوں نہیں تھے۔ہاں اگر وزارت خارجہ کے کہنے پر وزارت داخلہ نے اس کیس کی تحقیقات مکمل کرلی ہوں اوروہ اِس نتیجے پر پہنچی ہو کہ دہشت گرد پاکستانی تھے تو پھر وزارت داخلہ مدعی بن سکتی تھی لیکن اگر ایسا ہوا ہوتا تو یہ ایف آئی آر نامعلوم لوگوں کے خلاف درج نہ کی گئی ہوتی۔اسے گوجرانوالہ میں اسلئے درج کیا گیا کہ بھارتی سراغ رسانوں کے مطابق یہ دہشت گردشکر گڑھ کے علاقے سے بھارت میں داخل ہوئے تھے اور شکر گڑھ گوجرانوالہ ڈویژن میں آتا ہے ۔یہ بھی کوئی بات نہ ہوئی کیونکہ مقدمہ تھانے میں درج کیا جاتا ہے ڈویژن میں نہیں ۔اصولاً اسے شکر گڑھ تھانے میں درج ہونا چاہئے تھا۔کہا جاتا ہے کہ ابھی تک بھارت نے اس حملے کے سلسلے میں جتنی معلومات پاکستان کو فراہم کی ہیں ان سے قطعاً یہ ثابت نہیں ہوتا کہ دہشت گرد پاکستانی تھے۔بلکہ بی بی سی کے مطابق اس حملے کے دوران ہی کشمیری مسلح گروپوں کے اتحاد متحدہ جہاد کونسل نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بھارت پر واضح کیا کہ وہ ہر حملے کے پیچھے پاکستان کا کردار تلاش کرنے کی عادت سے باز رہے۔یہاں ایک اور پیچیدگی پیداہوگئی ہے۔ مقدمہ کا اندراج اس بات کا ثبوت بن سکتاہے کہ کشمیرجہاد کونسل دراصل ایک پاکستانی تنظیم کا نام ہے یقیناً اس ایف آئی آر نے تحریک آزادی کشمیرکو ایک دھچکا لگا یاہے مگربھارت کے ساتھ کاروباری معاملات میں بہتری لانے کیلئے ایسی قربانیاں تو دینی پڑیں گی ۔ پاکستان کے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے اس حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھاکہ’’ بھارتی ڈرامے دوستی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ پٹھان کوٹ حملے میں بھارت کے اپنے لوگ ملوث تھے۔ ممبئی حملہ بھی ’’را ‘‘نے کروایا۔ ڈیوڈ ہیڈلے بھی را کا ایجنٹ تھا۔ ہمیں بھارت کو پوری طرح بے نقاب کرنا ہو گا اس مقصد کیلئے وہ ثبوت بھی دے سکتے ہیں‘‘ مگر پاکستانی حکومت نے ان کے مشورے پر کان نہیں دھرے کیونکہ ایسی باتوں سے معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے ۔سامنے بند گلی آجاتی ہے۔اب آتے ہیں مولانا مسعود اظہر کی طرف جنہیں پٹھان کوٹ حملے میں ملوث ہونے کے شک میں گرفتار کیا جا چکا ہے مگرابھی اس بات کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا کہ وہ اس حملے کے ماسٹر مائنڈ ہیں یا نہیں ۔ ایف آئی آر میں ان کا نام شامل نہیں کیا گیا ۔پاکستان میں ان کے ہمدرد بھی کافی موجود ہیں۔ان کے حوالے سے اہم ترین مسئلہ یہ بھی ہے کہ اگر بھارت اس بات پر بضد ہوگیا کہ مولانا مسعود اظہر کواس کے حوالے کیا جائے تو پاکستان کیا کرے گا۔

اگرچہ بھارت اور پاکستان میں مجرموں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ موجود نہیں مگر معاہدہ تو امریکہ اور پاکستا ن میں بھی نہیں ہے۔ یہ اور بات ہے کہ پاکستان بے شمار پاکستانیوں کو امریکہ کے حوالے کرچکا ہے جن میںیوسف رمزی سے لے کر ڈاکٹر عافیہ تک کے نام آتے ہیں ۔مولانا مسعود اظہر کو پاکستانی حکومت نے دسمبر 2001میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے بعد بھی گرفتار کیا تھا لیکن باقاعدہ فرد جرم عائد نہیں کی تھی ۔اب بھی اس بات کا امکان کم ہے۔ کیونکہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں مولانا مسعود اظہر کا نام کہیں سنائی نہیں دیا اسلئے ان کے بارے میں عسکری اداروں کے رویے میں نرمی پائی جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جب پرویز مشرف کے دور میں لال مسجد کے خلاف آپریشن کیا جارہا تھا تو مولانا فضل الرحمن خلیل اور مولانا مسعود اظہر عسکری اداروں کی طرف سے غازی برادران کو سمجھانے آئے تھے ۔

418 — ریل گاڑی کیسے چلتی ہے

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

اس نے کہا ”میں نے ایک کتاب لکھی ہے جس کانام ہے ”گھوڑا کیسے بھاگتا ہے“میں نے پوچھا ”کیا سیاسی گھوڑوںکی سرگزشت ہے“ ´کہنے لگا ”ہر شعبے کے گھوڑے اس کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔میری کتاب یک بھرپور علامت ہے۔اس کے ہر صفحے پر زندگی رواں دواں ہے اور پھر بزم میں موجود اہل دانش و بینش نے کتاب کے نام کا سہارا لے کر ایک پارٹی سے دوسری پارٹی جانے والے سیاست دانوں کے خوب لتے لئے ۔اپنی سیاسی وابستگیاں بدلنے والے میڈیا کے گھوڑوں کا ذکر بھی آیا۔وہ اسلامی گھوڑے بھی زیر ِ موضوع آئے ۔ جو کسی زمانے میں واشگٹن کے ساتھ ہوتے تھے ۔جنہوں نے روس کے خلاف امریکی جہادمیں بڑے بڑے معرکے سرانجام دئیے۔مگرجب واشنگٹن نے اپنا عقیدہ بدلا تو لمبے لمبے عماموں والے جہادِ خودکُش کے سفر پر نکلے ہوﺅں کے ہمرکاب ہوگئے ۔اب وہ گھوڑے وہاں سے بھی بھاگ رہے ہیں۔گھنٹہ بھر کی دماغ شکن بحث کے بعدجب صاحبِ کتاب نے کہا کہ اس نے تو صرف اُس کتاب کے ہر صفحے پر ”دگڑ دگڑدگڑ۔۔دگڑدگڑدگڑ“ لکھاہے۔تو بے ساختہ کسی نے اپنا خالی گلاس اُس کے سر پر دے مارا۔

یہ واقعہ مجھے اس وقت یادآیا جب ریلوے کے ایک اہم عہدے دار نے کہا کہ میں جانتا ہوں ”ریل گاڑی کیسے چلتی ہے “اور میرے ذہن میں ریل چلنے کی آواز گونجنے لگی ۔مجھے اُس کا یہ جملہ پوری کتاب محسوس ہوا۔ہر صفحے پرچھک چھک چھک لکھا ہوا نظر آنے لگا.

ریلوے جو دنیا میں محفوظ سفر کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔وہ پاکستان میں کس حال میں ہے ۔اس کا پتہ کس کو نہیں۔یہاں ریل کے حادثات میں سیکڑوں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔زخمیوں کا تو شمار ہی نہیں۔ کوٹڑی کے مقام پرٹرین حادثے میں دو سو افراد لقمہ ءاجل بنے۔سکھرکے مقام پردوٹرینوں کے تصادم میں تین سوسے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ گھوٹکی کے مقام پر ٹرینوں کاتصادم یک سو بتیس افراد کے جاں بحق ہونے کاسبب بنا۔ محراب پورمیں کراچی ایکسپریس کی چودہ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں اور پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔یہ تو وہ تعداد ہے جو صفحہ ءذہن پر محفوظ رہ گئی ہے۔

ریلوے کی دنیامیںپاکستان کے کریڈٹ پر بڑے بڑے عجیب و غریب واقعات ہیں۔مثال کے طور پرپچیس تیس سال پہلے ایک ریلوے کا انجن ریلوے لائن پر چلتا ہوا گم ہو گیا تھا۔ گمشدگی کی باقاعدہ ایف آئی آر کاٹی گئی تھی۔انجن کی تلاش میں کئی ٹیمیں ترتیب دی گئی تھیں جنہوں نے برسوں گمشدہ انجن کو تلاش کیامگر کوئی سراغ نہیں مل سکا۔سنا ہے تلاش کرنے والی ایک ٹیم نے عامل حضرات سے بھی رابطہ کیا مگر انہوں نے بھی معذرت کرلی تھی کہ جنات لوہے کے قریب نہیں جاتے ۔

ایک حیرت انگیز واقعہ یہ ہے کہ ایک ریلوے انجن بے قابو ہو کر ایک مسجد میں داخل ہوگیا ۔راولپنڈی کی اس مسجد کو ریلوے انجن کی آمد سے خاصا نقصان پہنچا تھا پتہ نہیں انجن کو کچھ فائدہ ہوا یا نہیں۔شاید دوہزار چھ کی بات ہے جب ایک مجذوب سا آدمی ایک اسٹیشن پر کھڑی ہوئی ٹرین کے انجن میں داخل ہوا اور پھر ٹرین چل پڑی تقریباً پچاس میل کا فاصلہ طے ہو جانے کے بعد اس ٹرین کو روکا جاسکا۔اور ہاںصرف پاکستان میں ایک ایسا ریلوے ٹریک موجود ہیں۔جس میں ایک سمت سے ٹرین بجلی سے چلتی ہے دوسری سمت میں ڈیزل کے ساتھ۔اس ٹریک کو خانیوال لاہور سکیشن کہتے ہیں۔

ریلوے کی باتیں کرتے کرتے بچپن یاد آگیا ہے ۔ میں جب چھوٹا سا تھا توگھر والوں کے ساتھ میانوالی سے عیسیٰ خیل ریل گاڑی پر جایا کرتا تھا۔یہ بڑا عجیب سفر ہوتا تھا۔یہ چھوٹی سی ریل گاڑی ہوتی تھی ۔اس کی لائن بھی صرف اڑھائی فٹ چوڑی تھی۔وہ ماڑی انڈس سے شروع ہوتی تھی اور نبوں تک جاتی تھی ۔اتنی سست رفتار تھی کہ لوگ پہلے ڈبے سے اترتے تھے۔راستے کی کسی بیری سے بیر توڑتے تھے اور پھر بھاگ کر آخری ڈبے میں سوار ہوجاتے تھے ۔آہ ریلوے کا یہ سارا نظام بھی پلوں کی تعمیر میں کام آنے والے سریے میں تبدیل ہوگیا مگر پل پھر بھی زمیں بوس ہوتے رہے۔ٹرینیں پٹڑیوںسے اترتی رہیں۔ لوگ مرتے رہے۔کمیٹیاں بنتی رہیں ۔تحقیقات ہوتی رہیں۔بلٹ ٹرینوں کے نعرے لگتے رہے مگر ریلوے کا نظام بد سے بدتر ہوتا گیا۔

سانحہ گوجرانوالہ کے بعد بہتری کے امکانات کی ایک مبہم سے امید دکھائی دیتی ہے۔کیونکہ اس بار ریلوے کے حادثے مرنے والے صرف غریب غربے نہیں تھے ۔وگرنہ اپنی اشرافیہ کے نزدیک عوام کی موت کیڑوں مکوڑوں کی موت سے زیادہ اہم نہیں ۔وہ غریبوں کی طبعی اور غیر طبعی موت میں کوئی فرق نہیں سمجھتے۔چاہے کسی حادثے میں سینکڑوں لوگ مرجائیں مستعفی ہونا تو کجاکبھی کسی وزیر کان پربھی جوں نہیں رینگی۔بلکہ ہمارے وزیر تو ببانگ دھل ذمہ داری قبول کرتے ہیں اوروزارت نہیں چھوڑتے ۔ذمہ داری قبول کرنے کی ایسی مثالیں دنیا میں کہیں نہیں ملتیں۔

ہاں تو میں کہہ رہا تھا کہ اس حادثے میں مرنے والے کچھ اہم لوگ بھی تھے۔افواج ِپاکستان سے تعلق رکھنے والے لوگ۔سو توقع کی جاسکتی ہے کہ ریلوے کی بہتری کےلئے وہ لوگ اپنا کردار ادا کریں گے جن کی کمانڈ راحیل شریف کے ہاتھ میں ہے۔مگر صرف ایک ریلوے پر کیا موقوف ۔پورا ملک ہی اجتماعی اصلاح چاہتاہے ۔ہم کب تک ہر کتاب میں یہی پڑھتے رہیں گے ۔گھوڑا کیسے بھاگتا ہے ۔ ریل گاڑی کیسے چلتی ہے۔

419 — خسارے کا کاروبار

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

وہ شاہکار آگیا ہے جس کا انتظار تھا یعنی بجٹ آگیا ہے۔ سب سے زیادہ خوشی کی خبر یہ ہے کہ صدر پاکستان کی تنخواہ میں چھ لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔جن کو پہلے صرف ماہانہ دس لاکھ روپے ملتے تھے ۔حسبِ ِروایت آٹا، دال، چاول ،دودھ ،مٹی کا تیل اور چینی وغیرہ تومہنگی ہونی تھیں سو ہوگئی ہیں مگر جوتے بھی مہنگے کردئیے گئے شاید ان کا غلط استعمال زیادہ ہونے لگا تھا۔بڑے بڑے لوگ ان سے سرفراز ہونے لگے تھے۔کپڑے بھی مہنگے کر دئیے گئے۔ سگریٹ کے ساتھ پان پر بھی ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے ۔بیڑی بھی مہنگی کر دی گئی ۔ظالمو غریب آدمی کو چین سے سگریٹ کا کش بھی نہ لگانے دینا۔سیمنٹ اور سریا بھی مہنگے ہوگئے ہیں البتہ ایلومینیم سستا کردیا گیاہے۔ ایلومینیم سے گھر وں کی تعمیر کا تجربہ کیا جاسکتا ہے ۔نوجوانوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ اسمارٹ موبائل فون سستے کر دئیے ہیں۔انہیں دھڑکتے دلوں کے بیچ رابطے بڑھانے میں حکومت کے کردار کی خصوصی تعریف کرنی چاہئے ۔کاروں کے ساتھ موبائل آئل بھی سستا کردیا گیا ہے تاکہ اُن کے انجنوںکی صحت بہتر رہے ۔

خیریہ بجٹ بھی ویسا ہی ہے جیسا ہر سال تشریف لاتا ہے ۔وہی غیر منصفانہ وسائل کی تقسیم سے لبریز آنکھیں۔ وہی مہنگائی کے جنات جیسا چہرہ ۔تھوڑا بہت فرق ضرور ہے ۔ اور وہ لوگوں کو مطمئن کرنے کیلئے ضروری بھی ہوتا ہے کہ کبھی کارخانہ داروں۔ تجارت کاروں اور زمینداروں پر جو نوازشات کی جاتی ہیں وہ ننانوے فیصد کردی جاتی ہیں ۔تاکہ فرق واضح رہے ۔گزشتہ سال پینتالیس کھرب کا بجٹ پیش کیا گیا تھا اس سال اُس میں ڈھائی سو ارب اور شامل کر دئیے گئے ہیں جو ایم این ایز کو دئیے جائیں گے ۔آخر انہوں نے اگلے سال پھر انتخابات پر بھی اخراجات اٹھانے ہیں ۔انتخاب بہت مہنگا ہوگیا۔اب تو یہ چھوٹے موٹے پیسے والے کا کام بھی نہیں رہا۔پچھلے سال بجٹ بارہ سو پچاس ارب خسارے میں تھا اس سال آمدن اور اخراجات کے حساب سے تقریباً پندرہ کھرب خسارے کا بجٹ ہے ۔یہ خسارے کا بجٹ بھی کیا دلچسپ چیز ہے ۔یہ اخراجات کے تخمینہ میں وہ رقم ہوتی ہے جو آمدن کے حساب کتاب میںکہیں سے آتی ہوئی دکھائی نہیں دیتی۔یعنی یہ طے کیا ہوا ہوتا ہے کہ اس سال یہ رقم کہیں سے ادھار لینی ہے ۔گزشتہ سال اس ادھار کیلئے موٹر وے گروی رکھی تھی ۔اس سال بھی کوئی نہ کوئی چیز گروی رکھ ہی دیں گے ۔آخر چیزیں ہوتی کس کام کیلئے ہیں ۔ماضی کے تمام بجٹ پر اپوزیشن کے بیانات سے یہی لگتا ہے کہ آج تک کسی بجٹ سے عوام کو فائدہ نہیں ہوا۔ سارے بجٹ عوام دشمن ہی آئے ہیں ۔ویسے ایک سچی بات بتائوں۔ کان میری طرف کیجئے ۔’’عوام کی حالت دیکھ کربھی ایسا ہی لگتا ہے۔پاکستانی حکومتیں بجٹ لوگوںکیلئے نہیں اپنے لئے بناتی ہیں ‘‘۔۔پچھلے سال دفاعی بجٹ آٹھ سو ساٹھ ارب روپے کا تھا اس سال دفاعی بجٹ نو سو بیس ارب کا ہے ۔اُس میں صرف ساٹھ ارب کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ میرے خیال میں تو یہ اضافہ بہت کم ہے۔کیونکہ کسی وقت بھی جنگ شروع ہوسکتی ہے ۔آخر پانامہ کا فیصلہ آنے والا ہے ۔بجٹ کےبارے میں کہیں وسعت اللہ خان نے لکھا تھا ’’میں نے کوئی ایسا بجٹ نہیں دیکھا جس سے عوام کے سب طبقات مطمئن ہو سکیں۔ ایسا ممکن ہو سکتا ہے اگر بجٹ سنگدل ٹیکنو کریٹس اور بیورو کریٹس کی بجائے گھر کا خرچہ چلانے والی کسی ماں سے بنوایا جائے۔ماں کو چاہے آپ پانچ ہزار روپے ماہانہ دے دیں یا پچاس ہزار۔ وہ ایسا بجٹ بناتی ہے کہ گھر کا کوئی فرد ناخوش نہیں ہوتا۔ یہ گھریلو عورت جو نہ تو اخبار پڑھتی ہے اور نہ ہی اس نے کبھی اسٹنفورڈ یا ہارورڈ کا نام سنا ہوتا ہے اور نہ ہی یہ ایم بی اے کا مطلب بتا سکتی ہے۔ آخر کیسے سال میں بارہ بجٹ بنا لیتی ہے اور شادی غمی کے لیے کچھ نہ کچھ بچا بھی لیتی ہے۔وجہ صرف ایک ہے، ماں کی نیت میں فتور نہیں ہوتا۔‘‘میرا خیال ہے اپنے اسحاق ڈار کو کسی وقت ان کے مشورے پر عمل کر کے دیکھنا چاہئے ۔ویسے توقع تونہیں کہ انہیں پھر کبھی پاکستان کا بجٹ بنانے کا موقع مل سکے گا مگر یہ پاکستان ہے یہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔پاکستان میں صرف آٹھ نو لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں جب کہ کم از کم پچاس لاکھ لوگوں کو ٹیکس دینا چاہئے ۔باقی لوگوں سے حکومت ٹیکس وصول کرنے میں کیوں ناکام ہے کہ حکومت کوا ن کا پتہ نہیں چل رہا ۔یہاں میں کہوں حکومت کو ۔ان کا پتہ کرنا کونسا مشکل ہے۔ بجلی کے کمرشل میٹر اور ان کے بل دیکھ کر آسانی سےمعلوم ہوسکتا ہے کہ اس بزنس کی کیا پوزیشن ہے ۔اسے کتنا ٹیکس ادا کرنا چاہئے۔ مگر حکمران چالیس لاکھ لوگوں کو کیسے ناراض کر سکتے ہیں۔ یہ جمہوریت ہے بھئی جمہوریت ۔اور جمہوریت اپنے ووٹرز کو راضی رکھنے کا نام ہے ۔ناراض کرنے کا نہیں ۔

بجلی کا بھی اس بجٹ میں ذکر ِ خیرہوا ہے ۔موصوفہ بہت مشہور ہوگئی ہے ۔ہر گلی کوچے میں ہر گھر ہر وقت اسی کی باتیں ہی ہوتی ہیں ۔اسحاق ڈار کے فرمان کے مطابق تواگلے سال لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔شاید کچھ اور ہوگی۔ بجلی کیلئے پہلی چیز تو اس کا ہونا ہے مگر بزنسز کیلئے اس کے ہونے سے زیادہ اہم بات اس کا سستا ہونا ہے۔ کیونکہ اگر بجلی مہنگی ہوگی تو کوئی کارخانہ بھی اپنی پروٖڈکشن کے ریٹ دنیا کے مقابلے پر نہیں لا سکتا ۔یعنی صنعتی شعبے میں مہنگی بجلی کی فراہمی بھی پاکستان کی ایکسپورٹ میں کوئی بہتری نہیں لا سکتی ہے اور ضرورت اس امر کی ہےکہ پاکستانی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو۔ کتنے افسوس کی بات ہے کہ اس سال ایکسپورٹ پچیس ارب سے بیس ارب پر آگئی ہے۔ دنیا میں معاشی استحکام کیلئے ضروری سمجھا جاتا ہے کہ امپورٹ میں کمی واقع ہو مگر اپنے وزیر خزانہ حیرت انگیز شخصیت ہیں وہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی امپورٹ کا بھی کریڈٹ لے رہے تھے ۔امپورٹ کا کریڈٹ صرف اسی صور ت میں لیا جا سکتا ہے جب بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہوں اور سرمایہ کاری کی یہ حالت ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میںتیس سال میں سب کم سرمایہ کاری کی شرح رہی ہے۔ پاکستان جو ایک زرعی ملک ہے وہ سبزیاں تک امپورٹ کررہا ہے ۔امریکہ جیسا امیر ترین ملک بھی اپنے ملک میں کھانے پینے کی کوئی چیز کوئی پھل کوئی سبزی کوئی اناج کچھ بھی امپورٹ نہیں ہونے دیتا۔بہر حال بجٹ کی تعریف ضروری تھی سو کردی ہے ۔

420 — آخری شو کارش

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

منصور آفاق

ایجوئر روڈ لندن کے کسی حجرے میں چراغ کی لو ہوا سے کہہ رہی ہے۔ ’’کہانی ختم سمجھو‘‘۔ کلفٹن کراچی کی گہما گہمی سے لاہور بحریہ کے ایک قلعہ میں پرندے سرگوشیاں کر رہے ہیں۔ ’’کہانی ختم سمجھو‘‘ سپریم کورٹ کی عمارت کی جو دیوار قومی اسمبلی کی طرف ہے۔ اُس پر بھی ہر صبح کوئی شوخ لکھ جاتا ہے۔ ’’کہانی ختم سمجھو‘‘ اور پھر سارا دن ارکانِ اسمبلی اسے مٹاتے رہتے ہیں۔ آبپارہ کے نزدیک سرخ عمارت اپنے حواریوں کو بار بار ردِ فساد کا یہی میسج بھیج رہی ہے کہ ’’کہانی ختم سمجھو‘‘ باقی کہانیاں پھر کبھی اِس وقت ایجوئر روڈ کی خاموشیوں پر سرسری سا تبصرہ۔ بادشاہ کی بیماری چھپانے کی روایت بہت پرانی ہے مگر ولی عہد کے تقرر کی سرگوشیوں کا شور چیخ چیخ کر بہت کچھ بتا جاتا ہے۔ بل کھاتی ہوئی کہانی کسی نہ کسی موڑ پرچیخ پڑتی ہے۔ یہ کہانی بھی اُن سطور تک جا پہنچی ہے جن کے بعد ”ختم شد‘‘ کی لکیر کھینچ دی جاتی ہے۔ کئی دنوں سے کچھ کردار پرانی کہانی سے نکل کر نئی کہانی بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ دوسروں کی طرح میں بھی ان کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں مگر الطاف حسین کی کہانی کے اختتامیہ سے اِس بات کا کوئی تعلق نہیں۔ تازہ ترین ویڈیو میں مضمحل قویٰ کی کہانی دیکھنے والوں کو آخری ایپی سوڈ دکھا رہی ہے۔

یہ کہانی وہ ہے جس کے دامن پر انسانی خون کےہزاروں داغ ہیں۔ اس کا اختتام اسکاٹ لینڈ یارڈکے لیٹر ہیڈ پرنہیں لکھا جا سکا تھا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے فنڈنگ لینے کے اعتراف نامے بھی یہ کہانی ختم نہیں کر سکے تھے۔ ٹارگٹ کلنگ کے شہر میں سینکڑوں پیشہ ور قاتلوں کےاعلانِ جرم پر بھی کہانی چلتی رہی تھی۔ مگر اس وقت کہانی کےپائوں کا گیگرین اتنا بڑھ چکا ہے کہ سہارا بھی قدم اٹھانے میں کوئی رول ادا نہیں کر پا رہا۔ بائی پولر ڈپریشن کی ادویات استعمال کرنیوالے شخص کیلئے الکوحل زہر سے کم نہیں سمجھتا جاتا۔ یہ دونوں چیزوں کے ایک طویل عرصہ سے اکٹھے استعمال نے نئی پیچیدگیاں پیدا کر دی ہیں۔ ادویات کے سبب غنودگی بے ہوشی تک پہنچ رہی ہے اور ایسے میں اگر بلڈپریشر اور شوگر کےمرض بھی لاحق ہوں تو معاملہ دل کی شریانوں سے گفتگو کرنے لگتا ہے۔ ایسے مریضوں کیلئے سردیوں کا موسم بہت خطرناک ہوتا ہے خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں سورج کم نکلتا ہو ایسے مریضوں کی حالت بہت خراب ہو جاتی ہے، برطانیہ میں اس وقت اس مرض کے شکار سینکڑوں مریض خودکشی کر چکے ہیں۔ یہ اس مرض کی آخری اسٹیج ہے جس کا بظاہر بالکل اندازہ نہیں ہوتا۔

برطانوی پیش بینوں کے مطابق کہانی کے آخری موڑ کی واضح عکاسی دو تین مہینوں تک ہو گی جب سمندر پار تک منظروں کی ترسیل کرتے ہوئے کیمرے پنڈال پر پرواز کریں گے۔ اِس پنڈال میں لوگ اپنی مرضی سے آئیں گے اپنی ٹرانسپورٹ پر آئیں گے۔ سرکاری مشینری کا کوئی پرزہ کہیں نہیں ہو گا۔ کراچی کی تاریخ میں یہ پہلا جلسہ ہوگا جس میں اہل کراچی اپنی مرضی سے شریک ہو کر کہانی کے خاتمے کا اعلان کر دیں گے۔ وہاں آنے والا ہر کردار یہی کہہ رہا ہو گا کہانی ختم ہو چکی ہے۔

وہ جو کہہ رہے ہیں کہ دریا سے قطرے نکلنے سے دریا ختم نہیں ہوا کرتے ان کی خدمت میں عرض ہے کہ وقت نے کئی دریا گم ہوتے ہوئے دیکھے ہیں۔ اگر انہیں یقین نہیں آتا تو لاہور آئیں۔ راوی اور ستلج کی ویرانی دیکھیں۔ راوی اور ستلج کو دیکھنے کی ضرورت صاحبان لاہور کو بھی ہے۔ وہ بھی دریا کی طرح بہتے چلے جا رہے ہیں۔ انہیں بھی چاہئے کہ اپنے کناروں کی خیر مانگتے رہیں وگرنہ دریائوں کا کیا ہے۔ وہ خشک بھی ہو جاتے ہیں۔ کہانی ختم بھی ہو جاتی ہے۔

یقیناً وہ منظر خوبصورت ہوگا جب کہانی ختم ہو گی۔ ساحر نے کہا تھا رات جتنی بھی سنگین ہو گی، صبح اتنی ہی رنگین ہو گی۔ مجھے یہ کہانی ہمیشہ رات کی کہانی محسوس ہوئی ہے۔ عہدِ درد کی داستاں لگی ہے۔ جس میں خون تھا۔ بوری بند لاشیں تھیں۔ ٹارگٹ کلنگ تھی۔ خوف تھا۔ جس نے کراچی جیسے مہذب اور خوبرو شہر سے اس کی روشنیاں چھین لی تھیں۔ جس نے دیارِ تہذیب کو جنگل میں بدل دیا تھا۔ جہاں جون ایلیا اور انور شعور جیسے شاعر پیدا ہوتے تھے وہاں صولت مرزا اور اجمل پہاڑی پیدا ہونے لگے تھے۔ جہاں صادقین کینوس پر رنگ بکھیرا کرتے تھے وہاں ٹارگٹ کلر سڑکوں پرخون بکھیرنے لگے۔ جہاں رئیس امروہوی اور حکیم سعید جیسے لوگوں کو شہید کر دیا گیا اور ”را‘‘ کے تربیت یافتہ دہشت گرد گلیوں میں پھرنے لگے۔ یقیناً یہ ظلمتِ شب کا ہی ماحول تھا۔ اسلئے میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ رات کی کہانی ختم والی ہے۔ اللہ تعالی اہل کراچی کاحامی و ناصر ہو۔بے شک۔ صرف یہی نہیں کچھ اور کہانیاں بھی اپنے آخری موڑ پر پہنچنے والی ہیں۔ مگر انہیں اتنی جلدی نہیں بظاہر تو یہ کہانی بھی عجلت میں دکھائی نہیں دیتی۔ یہی لگتا ہے کہ پھر کوئی تجسس سے بھرا ہوا موڑ آگیا ہے۔ پھر کچھ کردار اپنے رول سے باہر نکل کر کچھ کرنے لگے ہیں۔ یا اُن کرداروں کی پتلیوں سے کسی اور نے اپنی تاریں جوڑ لی ہیں۔ جس کی وجہ سے تماشا کوئی اور چلا رہا ہے۔ پتلیاں کچھ اور کر رہی ہیں۔ مگر یہ پورا سچ نہیں ہے۔ بہرحال کہانی ختم ہونے کے اسباب پر اس وقت بحث کی جاسکتی ہے جب آخری شو کا رش سڑک پر آجاتا ہے۔

421 — ردِ فساد کےلئے اسبابِ فساد کا خاتمہ

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

منصور آفاق

یہ تو روزمرہ کا معمول ہے کہ کوئی آدمی اپنے گھر بیٹھ کر بھی اپنے آپ کو محفوظ خیال نہیں کرتا۔ ٹیلی وژن کی شریانوں سے لہو بہہ بہہ کر ڈرائنگ روم کے کارپٹ کا ستیاناس کردیتا ہے۔ ان ہلاکت خیزیوں کے اسباب کچھ بھی ہوں ایک چیز سےانکار نہیں کیا جاسکتا کہ کہیں کوئی بنیادی خرابی رہ گئی ہے،اس تہذیب کے قصر کی اساس میں کوئی اینٹ ٹیڑھی رکھ دی گئی ہے کہ عمارت ثریا تک پہنچ گئی مگر اسکی کجی ہر دیکھنے والی آنکھ کو چبھ رہی ہے اوراس وقت ملک کی صورت حال یہ ہے کہ صرف سرمایہ دارانہ نظام کی حمایت میں تمام سیاسی پارٹیاں کام کئے جا رہی ہیں اگرچہ اعتزاز احسن چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ ؎

ایک طرف تھی جنتا ساری

ایک طرف چند گھرانے

ایک طرف تھے بھوکے ننگے

ایک طرف تھے قارون کے خزانے

ایک طرف تھیں مائیں بہنیں

ایک طرف تھے تحصیل اور تھانے۔

ایک طرف تھی تیسری دنیا

ایک طرف بیداد پرانے

ایک طرف تھے سچل اور باہو

اعتزاز احسن نے سلطان باہو کو یاد کیا ہے۔

ان کے نزدیک مساواتِ محمدیؐ ہی وہ واحد راستہ ہے جو دنیا کوامن اور آشتی کی جنت میں لے جاسکتا ہے لیکن افسوس کہ خود چارہ سازبیکساں پیغمبر انسانیتﷺ کے ماننے والوں نے صرف نماز اور روزہ کو دین سمجھ رکھا ہے۔ یہ ایک اہم موضوع ہے جس پر اس ملک کے اہل دانش و بینش کو غور کرنا ہو گا۔ مجھے یاد آرہا ہے ایک سفر کا واقعہ یہ ایک خوشگوار دن تھا، بادلوں کے ساتھ ساتھ دھوپ بھی نکلی ہوئی تھی کہیں ہلکی ہلکی بارش شروع ہو جاتی تھی اور کہیں بادلوں میں دھوپ کی پیوند کاری رنگ بکھیرنے لگتی تھی،قوسِ قزح ہمارے ساتھ بنتی اور بگڑتی جا رہی تھی ڈاکٹر افتخار احمد اور میں مانچسٹر واپس برمنگھم آنے کیلئے ایم سکس پر سفر کر رہے تھے۔ ہمارا موضوع عجیب و غریب سا تھا ہم دونوں یہ سوچتے تھے کہ انسان کہاں کھڑاہے، اشتراکیت ناکام ہوچکی تھی،سرمایہ دارانہ نظام کے عفریت نے انسانیت کا بند بند مضمحل کر دیا ہے اور وہ اسلامی نظام جسے ہم انسانیت کیلئے نجات دہندہ سمجھتے ہیں اسے چودہ سو سال گزرنے کے باوجود آج تک کسی نے نظام حکومت کے طور پر پیش نہیں کیا۔ اس بات کا تو شور ہر مسجد کے مینار سے سنائی دیا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے،مگر کسی نے یہ نہیں بتایا کہ موجودہ دور میں اسے کس انداز میں رائج کیا جائے گا،اسلامی تعزیرات پر بھی بہت سے کتابیں موجود ہیں مگر لمحہ موجود میں انہیں کیسے نافذ کیا جاسکتا ہے اس پر کسی نے بحث نہیں کی،اسلامی حکومت کے ادارے کیسے ہوتے ہیں یہ کہیں نہیں لکھا گیا،اسلام میں فوج کی حیثیت کیا ہے اس پر کبھی کسی نے کچھ نہیں کہا طارق بن زیاد اور محمد بن قاسم کےکارناموں پر ہی کتابیں لکھی گئیں، عدالتی نظام کیسا ہوگا؟، یہ سب کہتے ہیں کہ مذہب میں جاگیرداری حرام ہے مگرقانون ملکیت پرکھل کر کبھی کسی نے بات نہیں کی۔ مذہب میں زراعت کا نظام صحت عامہ کا نظام،تعلیم کا نظام، آبپاشی کا نظام کیا ہے،اسلامی معاشرہ کیسے تشکیل پاتا ہے اور یایہ کہ نظام صرف انہی ممالک میں نافذ ہو سکتا ہے جہاں مسلمان آباد ہیں یا غیرمسلم بھی اس نظام سے اپنی معاشرت کو خوبصورت بنا سکتے ہیں؟ یہ تمام سوال کسی کتاب کے متقاضی ہیں مگر ایسی کوئی کتاب موجود نہیں اور اس سلسلے میں کام کرنے والے ادارے نظریاتی کونسل میں بیٹھے ہوئے کچھ ارکان کو تو زنا اور ریپ کافرق معلوم نہیں اتنے بڑے سوالوں کے جواب وہ کیسے دیں گے۔

دوسری طرف جدید دنیاکے کارہائے نمایاں ہیں یہ کوئی زیادہ پرانی بات نہیں جب سرمایہ دارانہ تہذیب نے اپنے چہرے پر نئی پلاسٹک سرجری کرائی تھی اور نئے خدو خال کے ساتھ تاریخ کی ا سکرین پر نمودار ہوئی تھی۔ اس کی گفتگو میں بڑے عظیم اور دانشورانہ دعو ے تھے۔ یقیناًوہ اس یقین کے ساتھ زیرو گرائونڈ پر آئی تھی کہ انسانیت کے تمام زخموں کی بینڈیج اس کے پاس ہے وہ ہر درد کی چارہ گری کرے گی۔ اس نے ہر کرب کی مسیحائی سیکھ لی ہے۔ وہ انسان کے سینے میں طمانیت بھر دے گی۔ پریشان حال ذہن کو امن وسکوں سے ہمکنار کر دیگی۔ دنیاکی خوبصورتی کواپنے خوبصورت تر عمل سے خوبصورت ترین بنادے گی۔ انسان کی اجتماعی سوچ نے گڈمارننگ کہتے ہوئے اس تہذیب سے مصافحہ کیا۔ بے شک اس تہذیب کے ماتھے پربے مثال مادی ترقی کی صبحیں درج تھیں اور اس کا اعلان تھا کہ عالمِ انسانی میں اب رات کی سپرمیسی ختم ہوجائے گی۔ اندھیرا کہیں نہیں رہیگا ہر طرف روشنی ہوگی، نور ہوگا اور انسان رو شنیوں کا سفر شروع کر یگا اور اس کے ہر قدم پر ایک کہکشاں ہوگی مگر ہم نے دیکھ لیا کہ اس تہذیب نے ایک ہی صدی میں انسانیت کو دو عالمی جنگوں کے دوزخ میں جھونک دیا، اس کے بعد بھی اسکا قہر ختم نہ ہوا اور آج تک کسی نہ کسی زمین پر جہنم کے شعلے انسانی آبادیوں کو راکھ کرتے چلے آرہے ہیں۔ درد کی یہ مسلسل فلم بڑی خوفناک ہے۔ ہیروشیما اور ناگاساکی سے لے کر اب تک اس میں ایسے ایسے سین موجود ہیں جنہیں ایک بار بھی دیکھا نہیں جا سکتا۔

اس تہذیب نے بلا شبہ اْس سائنس کو بھی رواج دیا جس نے شہر جگمگا دئیے۔ فاصلوں کو کھینچ لیا۔ دنیا مٹھی میں سمیٹ دی۔ عمر میں اضافہ کیا۔ بیماریوں کے علاج دریافت کئے۔ انسان کو آسانیاں اور سہولتیں عطا کیں۔ مشینوں نے قوتِ کار میں بے پناہ اضافہ کیا زرعی پیداوار اور صنعتی پیداوار کے اضافے نے زمانہ بدل دیالیکن دوسری طرف اسی سائنس نے ہلاکت خیزیوں میں بھی بے پناہ اضافہ کیا۔ انتہائی خطرناک جنگی سامان بنا یا گیا، ہائیڈروجن بم اور ایٹم بم جیسی اندھی قوتوں کا رواج ہوا اور آدمی آدمی کے شکار میں بہت زیادہ بے باک ہوتا گیا۔

اکیسویں صدی کا آغاز بڑی روشن امیدوں کے ساتھ ہوا تھا انسان کا خواب تھا کہ اب بہت زیادہ حکمت و دانش آگئی ہے، قومیں تعلیم یافتہ ہوگئی ہیں پہلے کی سی جہالت اور ہوس گری کے مظاہرے نہیں ہونگے مگر اسکی ابتدا ہی بڑے خونی حادثات سے ہوئی دہشت گردی عام ہو گئی۔ پاکستان اس دہشت گردی کا خاص شکار بنا۔ ملک سے کرکٹ روٹھ گئی۔ فلم ختم ہو گئی۔ آرٹ مردہ ہوگیا۔ انسانیت کے نام لیوا اپنی جانیں بچانے کےلئے ہجرتیں کرنے لگے۔ موجودہ حکومت کسی حد تک کرکٹ کو تو واپس لانے میں کامیاب ہوئی مگر فلم اور آرٹ کی طرف کوئی زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔ ایک وقت تھا جب ہر ضلع میں آرٹ کونسل اسٹیج ڈرامے کرایا کرتی تھی۔ موسیقی کی تقریبات ہوتی تھیں۔ لوگ کلاشنکوفیں ہاتھ میں نہیں قلم کان پر رکھ کر گھروں سے نکلتے تھے۔ بہرحال ملک کی بہتری جہاں ردِ فساد میں ہے۔ وہاں اسبابِ فساد کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔

422 — پاناما ۔ ایک نئے دور کی تمہید

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

منصور آفاق

یہ ان دنوں کی بات ہے جب میڈیا آزاد نہیں ہوا تھا۔ ایک ہی سرکاری ٹی وی ہوتا تھا اورخبریں جاہلیت بھری سنسر شپ سے گزر کر لوگوں تک پہنچتی تھیں۔ لوہاری گیٹ کے باہر مجھے ایک شخص ملا، کہنے لگا ’’مجھ سے کان صاف کرا لیجئے۔ میں بڑے اچھے طریقے سے کان صاف کرتا ہوں‘‘۔ میں نے غور سے دیکھا تو اس کا چہرہ مجھے جانا پہچانا لگا۔ مجھے اگلے ہی لمحے یاد آگیا کہ اس شخص کے ساتھ تو برسوں پاک ٹی ہاؤس میں بیٹھتا رہا ہوں۔ یہ پاکستان کا اچھا بھلا مشہور ادیب ہے۔ اس نے بھی مجھے پہچان لیا۔ میں نے حیرت سے پوچھا کہ تم یہ لوگوں کے کان کیوں صاف کرتے پھر رہے ہو۔ اچھے بھلے لکھنے والے آدمی ہو۔ تمہیں کہیں بھی نوکری مل سکتی تھی۔ کہنے لگا میں پیسوں کے لئے تو لوگوں کےکان صاف نہیں کرتا۔ دراصل اس قوم کے کانوں میں بڑی میل جم گئی ہے۔ لوگوں کو کوئی بات سنائی ہی نہیں دیتی۔ اب دیکھو انیس سو اڑتالیس میں جو مکان مجھے الاٹ ہوا تھا اس کا قبضہ ابھی تک مجھے نہیں ملا۔ میں کونسی کورٹ میں نہیں گیا۔ کس عدالت کا دروازہ میں نے نہیں کھٹکھٹایا مگر کوئی سنتا ہی نہیں۔ بس بات میری سمجھ میں آگئی کہ اس قوم کے کانوں سے میل نکالنی بڑی ضروری ہے اور بات میری سمجھ میں بھی آگئی تھی کہ انصاف کی تلاش میں بیچارہ دماغ سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا ہے مگر اب میں سمجھتا ہوں کہ میڈیا نے لوگوں کے کانوں سے میل نکال دی ہے۔ اب پاکستانی عوام میڈیا کی ایک ایک بات سنتے ہیں اور اس کا پورا پورا تجزیہ کرتے ہیں۔ یہ بھی دیکھتے ہیں کہ کہنے والا کون ہے اور کہہ کیا رہا ہے۔ پچھلی رات میں برمنگھم میں ایک پاکستانی ریستوران پر کھانا کھا رہا تھا۔ جہاں ٹیلی وژن پر ایک خبر آئی اور میرے ساتھ میز پر بیٹھے ہوئے کچھ پاکستانیوں میں بحث کا آغاز ہوگیا۔ انہی میں سے کچھ جملے کوٹ کررہا ہوں ۔

’’بے شک ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے، جو ایک خود مختار ادارہ ہے مگر غیر ملکی معاملات میں اسے برطانوی خارجہ پالیسی کے دائرے میں رہنا ہوتا ہے۔ پچھلے کچھ عرصہ سے اِس ادارے کا مزاج پاکستان کے حوالے سے کچھ بدلا بدلا ہے یعنی پاکستان میں برٹش خارجہ پالیسی میں کوئی اہم تبدیلی واقع ہوئی ہے‘‘۔

یہ تجزیہ اُس خبر کا کیا جارہا تھا جس میں اس نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مے فیئر کےجن فلیٹس کے متعلق یہ کہا جارہا ہے کہ وہ دوہزار پانچ میں خریدے گئے وہ برطانوی ریکارڈ کےمطابق 1993سے شریف خاندان کی ملکیت ہیں۔

’’اس نے یہ خبر نشر کرتے ہوئے یقیناً یہ سوچا ہوگا کہ یہ خبر پاناما کیس پر ضرور اثر انداز ہوگی کسی نہ کسی انداز میں، جو ان دنوں سپریم کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر سنا جا رہا ہے۔ چلو یہ خبر درست ہی سہی مگر اُس کی ٹائمنگ تو دیکھو۔ بے شک یہ ادارہ کچھ ماہ سے پاکستان کی تصویر خاصے منفی انداز میں پینٹ کر رہا ہے‘‘۔

’’میرا اور اس نشریاتی ادارے کےاعتمادکا رشتہ تو بہت عرصہ پہلے زخم زخم ہو گیا تھا۔ تم اس وقت بہت چھوٹے تھے۔ 1965کی ایک توپوں کے گولوں سے کھڑکیوں کی طرح بجتی ہوئی صبح تھی جب اس نے کہا تھا بھارتی فوجیں لاہور میں داخل ہو گئی ہیں، میرے کان بے اعتباری کی دراڑوں سے بھر گئے تھے۔ سو ایسی خبریں میری آنکھوں میں اُتریں تو وہی درد پھر سے جاگ پڑتے ہیں۔ اگرچہ اِس نے اُس وقت اپنی اُس خبر پر معذرت کی تھی مگر یہ طے ہے کہ اس کی پالیسی میں بھارت کی طرف جھکائو ضرور موجود ہے‘‘۔’’خاص طور پر بلوچستان کے حوالے سے تو اس کی خبریں سن کر ایسا لگتا ہے جیسے ہم انڈین میڈیا کو سن رہے ہیں۔ اس کے مطابق پچھلے کچھ سالوں میں ہزاروں افراد کو پاکستان کی سرکاری ایجنسیوں نے مبینہ طور پر اغوا کیا ہوا ہے اور پھر ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ ابھی پانچ لوگوں کے گم ہونے پر تو امریکہ اور برطانیہ دونوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے جیسے وہ پانچوں امریکی شہری تھے۔ انہیں پاکستان میں بھوک سے خودکشیاں کرتے ہوئے لوگ نظر نہیں آتے۔ ایک کروڑ سے زائد ایسے بچے نہیں دکھائی دیتے جنہیں تعلیم نہیں دی جا رہی۔ اسپتالوں کے کاریڈورز میں مرتی ہوئی عورتوں پر انہوں نے کبھی تشویش کا اظہار نہیں کیا۔ کیا انہیں علاج فراہم کرنا حکومت کا کام نہیں‘‘۔

’’سارا درد گوادر کا ہے یار۔ جس نے ان کی نیند خراب کی ہوئی ہیں۔ یہ جو بلوچستان کے پہاڑوں میں دہشت گردی کا سلسلہ شروع ہوا ہے، اس کا ہدایت نامہ صرف ہمسایہ ملک سے ہی نہیں سمندروں کے اِس طرف سے جاتی ہوئی ہوا کی الیکٹرانک لہروں پر بھی لکھا ہوتا ہے‘‘۔

’’تم ٹھیک کہتے ہو۔ اس ادارے کو یہ کہنے کی اب ضرورت کیوں محسوس ہوئی کہ بلوچ قوم پرستی کی تحریک قیام پاکستان سے لے کر اب تک ہر دور میں چلتی رہی ہے‘‘۔ ’’اس نے دبے لفظوں میں اسے بلوچستان کی آزادی کی تحریک بھی کہا ہے۔ اس کا یہ کہنا کہ ’پاکستان کو اب بلوچستان میں زیادتیوں کا جواب دینا ہوگا‘ یا ’لاپتہ بلوچوں کی کہانیاں شائع کرنا‘ واضح طور پرکہہ رہا ہے معاملہ گوادر نے اور زیادہ گمبھیر بنا دیا ہے‘‘۔

’’کشمیری مجاہدین تو اس ادارے کو ہمیشہ سےدہشت گرد نظر آتے ہیں، بھارتی فوجیوں کے تشّدد یا گولیوں سے چھلنی کشمیریوں کی لاشیں دیکھتے ہوئے یہ لوگ اپنی آنکھوں پر پتہ نہیں کونسے رنگ کی عینک چڑھا لیتے ہیں کہ منظر ہی بدل جاتا ہے۔ وہاں کی فوجی ایجنسیوں کے اغوا کردہ کشمیریوں کی فہرستیں تو کبھی نہیں بنائیں۔ کشمیر میں ’’را‘‘ کی کارروائیوں کے بارے میں ان کی لاعلمی حیرت انگیز ہے‘‘۔

میں نے کھانا کھا لیا تو ان سے معذرت کے ساتھ کہا کہ آپ لوگوں کو تو اس غیر ملکی نشریاتی ادارے کا احسان مند ہونا چاہئے کہ ایک ایسا مقدمہ جس میں بیس کروڑ عوام ایک طرف ہیں اور ایک خاندان ایک طرف ہے اُس میں اس نے پاکستانی عوام کا ساتھ دیا ہے اور حقائق لوگوں تک پہنچائے ہیں، یقیناً سپریم کورٹ میں بھی اس خبر کی بازگشت سنائی دے گی تو ان میں سے ایک شخص نے خاصی لمبی تقریر فرمادی جس کا نچوڑ یہ تھا ’’یہاں کسی کے پاس اگر چند ہزار پونڈ پکڑے جائیں اور یہ پتہ نہ چلے کہ یہ کہاں سے آئے تھے تو نہ صرف پولیس انہیں اپنے قبضے میں لے لیتی ہے بلکہ قیدوبند کی سزائیں بھی ملتی ہیں۔ مگر جب یہ ملینز پونڈز کے فلیٹس خریدے گئے تھے اُس وقت یہاں کی حکومت نے ان لوگوں سے یہ کیوں نہیں پوچھا تھا کہ ہاں بھائی بولو یہ دولت کہاں سے چرا کےلائے ہو۔ کیا یہاں کی حکومت کےپاس اس سرمائے کی منی ٹریل نہیں ہوگی۔ بالکل ہوگی۔ اگر یہ سچے ہیں تو بتاتے کیوں نہیں کہ 1993میں سرمایہ کس اکائونٹ سے کس اکائونٹ میں منتقل ہوا تھا۔ دوسرا اگر وہ غیر قانونی تھا تو آج تک اس کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی‘‘۔

دوستو! سپریم کورٹ کا فیصلہ چاہے کچھ بھی ہو ۔ لگ رہا ہے کہ پاناما کیس ایک نئے دور کی تمہید بننے والا ہے۔

423 — ڈاکٹر عامر لیاقت کیوں؟

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

منصور آفاق

کافی عر صے سے پاکستان کا امیج دہشت گردی کے عفریت کے جبڑوں میں تھا ۔الحمدللہ ہم اسے نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔مگر جگہ جگہ دانتوں کے زخم موجود ہیں جن کا علاج جاری ہے ابھی اقوام متحدہ میں ہونے والی صوفیانہ میوزک کی شام بھی اِسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔بر صغیر میں مذہبی انتہا پرستی کا آغاز اورنگ زیب عالمگیر کے زمانے میں شروع ہوا۔اس دہشت گردی کا شکار ’’سرمد ‘‘ تھا۔سرمد الوہیت کی تلاش میں خرد سے گزر جانے والی ایک شخصیت تھی۔اُنہوں نے ترکِ دنیا کرتے ہوئے دینِ اسلام کاوہ راستہ اختیار کیا جو اس وقت کی مذہبی اور سیاسی حاکمیت کو قابلِ قبول نہیں تھا ۔ زندگی میں ان کی حیثیت ایک خرد مند مجذوب کی تھی شہیدہونے کے بعدوہ ایک باغی مجذوب کی حیثیت سے مشہور ہوئے ۔ مغل بادشاہ شاہجہاں کے بیٹے دارا شکوہ سے ان کی بہت دوستی اور نظریاتی ہم آہنگی تھی۔ اورنگ زیب نے انہیں مسجد میں آکر نماز پڑھنے کی درخواست کی تھی۔ اس زمانے میں ہر مسلمان پر فرض تھا کہ وہ حکومت کی تسلیم شدہ مساجد میں آکر نماز ادا کرے۔ سرمد نے مسجد میں آکر نماز پڑھنے سے انکار کردیا۔ اور پھر اتنے سے جرم کی پاداش میں انہیں جاں سے گزرنا پڑا۔اس لئے میں نے انہیں برصغیر میں مذہبی دہشت گردی کا پہلا شکار کہا ہے ۔ بس اسی دن سے ہندو پاک میں کفر کے فتوے موت کا پیغام بنتے آرہے ہیں۔ پاکستان میں مذہب کے نام پرمسلمانوں کاجتنا قتل عام ہواشاید ہی تاریخ میں اس کی کوئی مثال موجود ہو۔ ضرب عضب سے کچھ بہتری ہوئی ہے وگرنہ کچھ عرصہ پہلے تک سچ کہنے والوں کی زندگیاں قاتلوں کے انتظار میں پھرتی تھیں۔ ابھی جو وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے خلاف مسلسل بیان بازی کے باعث جیو کے ہردلعزیز اینکر ڈاکٹرعامر لیاقت کی زندگی خطرے میں ہے ۔ انہیں کسی بھی وقت جان لیوا حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ میرا خیال ہے اِس بات کایہی ثبوت بہت ہے۔ حیرت ہے وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو اپنی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حالانکہ انہیں سیکورٹی دیناتو حکومتِ وقت کا کام ہے ۔ بہر حال انہیں کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ دار ی موجودہ حکومت پرہوگی ۔اس طرح کے لوگ جب کسی تہذیب میں قتل ہوتے ہیں تو پھر وہ تہذیبیں زوال پذیر ہو جاتی ہیں۔ مغل تہذیب جو اپنے دور میں ایک بہت بڑی تہذیب گردانی جاتی تھی اس واقعہ کے بعد کتنی کم مدت میں ٹکڑے ٹکڑے ہو کر ختم ہو گئی۔ مجھے یہ بات لکھتے ہوئے خوف محسوس رہا ہے کہ کہیں ہماری تہذیب کے خون سے لتھڑے ہوئے ہاتھ ہمیں بھی کسی ایسے ہی خوفناک انجام سے دوچار نہ کردیں ۔

مجھے پھر سرمد یاد آرہا ہے۔ بے شک سرمد جیسے لوگوں کیلئے دنیاوی قوانین بازیچہ ء اطفال سے زیادہ نہیں ہوتے ۔کہتے ہیں کہ جب ان کی گردن جسم سے جدا ہوگئی تھی تو اس وقت بھی ان کی انگلی اپنے لہو میں ڈوب کراللہ کا نام لکھتی چلی جارہی تھی۔ ان کا سر کے بغیر دھڑ کئی قدم چلا تو ان کے مرشد جنہیں وہ’’ہرے بھرے صاحب‘‘ کہتے تھے انہوں نے سرمد سے کہا ’’اپنے راز کو فاش مت کر‘‘تو ان کا سربریدہ بدن مردہ حالت میں زمیں پر گر پڑا۔ جسم ، احساس اور دماغ کے علاوہ ایک چیز روح بھی ہے جس کی کبھی موت واقع نہیں ہوتی۔اور اس کا تعلق وحدت ِ کل سے ہے، خدا کی ذات میں اپنی ذات کو فنا کر دینے والی روحیں خدا کے ساتھ اپنے تعلق کو اتنا زیادہ مضبوط کرلیتی ہیں کہ خدا خود ان کے ہاتھ پائوں بن جاتا ہے کیونکہ زمینوں اور آسمانوں کا نور ہے جس طرح طاق میں چراغ، اور چراغ میں شیشہ، اتنا چمک دارجیسے ستارہ اور یہ روشن ہے زیتون کے تیل سے جو کہ نہ مشرق کا ہے اور نہ مغرب کا اور جو بے پناہ روشن ہے روشن در روشن ہے مگر اسے آگ چھو کر نہیں گزری اور خدا اپنی اس روشنی تک ان لوگوں کی رہنمائی کرتا ہے جنہیں چاہتا ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کو دہشت گرد کیوں قتل کرنا چاہتے ہیں ۔کیا جرم کیا ہے انہوں نے ۔کس طرح کا کفر سرزد ہوا ان سے ۔ یہی کہ امن اور اخوت کے پرچارک ہیں۔ فرقہ واریت کے خلاف ہیں ۔ دہشت گردی کو اسلام میں حرام سمجھتے ہیں اور ثابت کرتے ہیں ۔ہاں ابھی کچھ دن پہلے انہوں نے کہا کہ باچاخان یونیورسٹی پر حملہ علم پر جہالت کاوار ہے اور جاہلوں نے انہیں اپنے نشانے پر رکھ لیا۔ اللہ نہ کرے انہیں کچھ ہو۔ پہلےہی پاکستان میں بے شمار سرمدوں کی قبریں قطار در قطار بن چکی ہیں ۔اجل کی زد پہ ہے میرا قبیلہ۔ میں قبریں گنتے گنتے تھک گیا ہوں۔ بہرحال ان شہیدوں کا تعلق عوام سے ہو یا افواجِ پاکستان سے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی جانیں دے کر اس ملک کو ایک زندگی دی ہے ۔ہم اسی کربلا سے گزرے ہیں جس کے بعد اسلام زندہ ہوتا ہے ۔ میری خواہش ہے کہ ان تمام کا رنگ سرخ کردیا جائے ۔ تاکہ آنے والی نسلوں کو پتہ چلے کہ یہ کن شہیدوں کی قبر یں ہیں۔ سرمد کی قبربھی سرخ ہے ان کے ماننے والوں نے علامت کے طور پر اس قبر کارنگ سرخ رکھا ہوا ہے۔ ان کی قبر کے حوالے سے کسی شاعرنے کہا ہے

سرمد کی قبرسرخ ہے یاسبز اِس سے کیا

ہر ظلم پوش حکم سے انکار۔ اس کانام

پاکستان سے اس مذہبی شدت پسندی کے خاتمے کیلئے ابھی بہت کچھ کرناضروری ہے ۔ایک ضرب عضب تو اسلحہ بردار شدت پسندوں کے خلاف جاری ہے ۔ایک ضرب عضب کی ابھی اور ضرورت ہے ۔وہ ضرب عضب کا آپریشن جودماغوں میں کیا جائے گا ۔جب تک کینسر زدہ دماغوں کی تطہیر نہیں ہوگی ۔اس وقت تک یہ ناسور اس معاشرے میں پنپتا رہے گا۔ اور اس جنگ کیلئے کچھ مقدس دیوانوں کی ضرورت ہے جو شدت پسند رویوں کی شدید مخالفت سے بے خوف اپنی سچائیوں کو پھیلاتے رہیں ۔ لوگوں کو بتاتے رہیں کہ کائنات میں انسان سے کوئی زیادہ شے محترم نہیں ۔ایک انسان کاقتل پوری انسانیت کا قتل ہے ۔جن کےہاتھ دعا کیلئے اٹھیں ۔بددعا کیلئے نہیں ۔ صرف یہی لوگ پاکستان میں دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کرسکتے ہیں۔

424 — 23مارچ کا پاکستان

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

منصورآفاق

آج یوم پاکستان ہے ۔ یعنی23 مارچ ہے. وہ دن ہے جب لاہور کے منٹو پارک میں مسلمانوں نے اپنی علیحدہ مملکت کے قیام کی تحریک کا آغاز کیا تھا۔یہی دن تھا جس نے دو قومی نظریہ کو اپنی پوری آب و تاب سے برِ صغیر کے آسمان پر ثبت کردیاتھا۔لوگ کہتے ہیں پاکستان اسی دن کی بدولت وجود میں آیامگر میں سمجھتا ہوں کہ اس دن کی بدولت ہندوئوں کوایک ہزار سال کے بعد آزادی نصیب ہوئی تھی۔پاکستان تو اُس دن وجود میں آگیا تھا جب عربستان سے آنے والے پہلے شخص کے نقشِ پااس زمین پربنے تھے۔جب اس زمین پر پہلی مسجد تعمیرہوئی تھی ۔جب یہاں پہلا ترانہ لکھا گیا تھا ۔ابھی پاک بھارت میچ میں شفقت ا مانت علی خان نے قومی ترانے میں غلطی کی تو کسی نے کہا ’’یہ ترانہ مشکل بہت ہے اس میں سارے عربی اور فارسی کے لفظ ہیں۔کوئی نیا قومی ترانہ بنایا جائے‘‘۔مجھے اس بات سے بہت تکلیف ہوئی ۔بے شک ہم نے قوم کوعربی اور فارسی کی جگہ انگریزی زبان سکھانی شروع کر رکھی ہے ۔شاید دنیا میں سر اٹھا کر جینے کیلئے ہم غلام مزاج لوگوں کیلئے انگریزی سیکھنا انتہائی ضروری ہے مگر کئی ترقی یافتہ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں انگریزی کی وہی حیثیت ہے جو پاکستان میں فارسی کی ہے۔ترانہ تبدیل کرنےکی بات پرویزمشرف دور میںبھی بہت پھیلائی گئی مگر پذیرائی نہیں مل سکی تھی۔پرویز مشرف تو پاکستان کے نام سے’’ اسلامی جمہوریہ‘‘ کے لفظ بھی نکال دینے چاہتے تھے ۔ 21 ستمبر2003ءکو امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر اشرف جہانگیر قاضی نے اپنے صدر جنر ل پرویز مشرف کے اعزاز میںنیو یارک میں عشائیہ دیا تو اس کا جو دعوت نامہ تقسیم کیاگیا اس میں’’اسلامی جمہوریہ پاکستان ‘‘ کی بجائے "ڈومینین (DOMINION) آف پاکستان کے الفاط لکھے گئے تھے ۔ ڈومینین ایک لقب ہے جو برطانوی دولت مشترکہ کے خود مختار ممالک کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ کچھ لوگ اس سلسلے میں قائداعظم محمد علی جناح کی ایک تقریر کا حوالہ دیتے ہیں جو انہوں نے دستور ساز اسمبلی میں 11اگست1947ء کے روز کی تھی۔ اُس میں کہا تھا۔’’ہمیںاس یقین سے کام کا آغاز کرناچاہئے کہ کچھ ہی عرصے میں اکثریت، اقلیت اور ہندو ومسلم قومیتوں کی تمام بدنمائیاں غائب ہو جائیں گی۔ کیونکہ مسلمان ہونے کی حیثیت میں بھی ہمارے اندر پٹھان ،پنجابی ، شیعہ ، سنی وغیرہ موجود ہیں ۔ہندوئوں میں بھی برہمن ، ویشنو، کھتری ،بنگالی اور مدراسی وغیرہ ہیں۔اگر مجھ سے پوچھتے ہو تو یہ چیز ہندوستان کی آزادی اور خود مختاری میںسب سے بڑی رکاوٹ رہی۔اگر یہی چیز (ہم ہندوستانیوں میں ) نہ ہوتی تو ہم کب کے آزاد ہوچکے ہوتے۔دنیا کی کوئی طاقت چالیس کروڑ لوگوں کی قوم کواپنا غلام بنا کر نہیں رکھ سکتی۔ اگر یہ بات نہ ہوتی تو تمہیں کوئی مفتوح نہ بنا سکتا۔محکوم کر بھی لیتا تو زیادہ دیر تک اپنا تسلط برقرار نہ رکھ سکتا۔اب تم آزاد ہو۔اس مملکت پاکستان میں تم اپنے مندروں ،مسجدوں اور دوسری عبادت گاہوں میں آزادانہ جا سکتے ہو ۔تمہارا مذہب ، تمہاری ذات، تمہارا عقیدہ کچھ بھی ہو۔کاروبارِ مملکت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔تم جانتے ہو کہ کچھ عرصہ پہلے انگلستان کے حالات ہندوستان سے بھی برے تھے۔رومن کیتھولک اور پروٹسٹنٹ عقیدے کے لوگ ایک دوسرے کو تکلیف پہنچانے میںمصروف تھے۔ اس وقت بھی دنیا میں ایسی مملکتیں موجود ہیں جن میں صرف ایک خاص طبقے کے خلاف امتیازات برتے جارہے ہیں۔ خدا کا شکر ہے کہ ہم ایسی صورتحال میںاپنی مملکت کا آغاز نہیں کررہے۔ ہماری ابتداء تو ایسے ایام میں ہورہی ہے جب ذاتیں،قومیتیں اور مسلک ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔ فرق اور امتیاز ات ختم ہورہے ہیں۔ ہم تمام اِس مملکت کے مساوی شہری ہیں۔ انگلستان میں بھی لوگوں کواُن ذمہ داریوں اور مشکلوں سے گزرنا پڑا تھا جو ان کی حکومت کی طرف سے ان پر عائد کر دی گئی تھیں، وہ لوگ اِس آگ میں سے گزر چکے ہیں۔آج تم کہہ سکتے ہوکہ کسی ر ومن کیتھولک اورپروٹسٹنٹ کاماضی کی طرح اب کوئی وجود باقی نہیں رہا ۔ آج صرف یہ حقیقت موجود ہے کہ ہر آدمی عظیم برطانیہ کا شہری ہے اور ہر ایک شہری کی مساوی حیثیت ہے۔تمام لوگ ایک قوم کے افراد ہیں ۔ میرے خیال میں اب ہمیں بھی اسی نصب العین کو پیش نظر رکھنا چاہئے ۔ تم دیکھنا کہ ایک وقت آئیگاجب کوئی ہندو ہندو نہیں رہیگا جب کوئی مسلمان مسلمان نہیں رہے گا ۔مذہبی معنوں میں نہیں۔ مذہب تو ہر شخص کا ذاتی عقیدہ ہے ۔ سیاسی معنوں میں سب ایک مملکت کے شہری ہونگے ‘‘

میرے نزدیک ان کی تقریر کے اس پیراگراف کاقطعاً یہ مفہوم نہیںکہ انہوں نے پاکستان کی بنیاد د قومی نظریہ پر نہیں رکھی تھی۔مگر یہ طے ہے کہ وہ جدید اور لبرل پاکستان بنانا چاہتے تھے۔ مگرسیکولر پاکستان نہیں۔لبرل اور سیکولر کا فرق اہل علم سمجھتے ہیں۔ وہ یہ نہیں چاہتے تھے کہ مذہب کی بنیاد پرپاکستانی ایک دوسرے کے گلے کاٹتے رہیں۔ان کے نزدیک بھی پاکستان کا مطلب کیا ۔لاالہ الاللہ ۔تھا مگرایسا نہیں کہ جیسا ہم نے سمجھ لیا ہے کہ بنام ِ مذہب ا سکولوں میں بچوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔یہ بھی سچ ہے کہ قائداعظم نے جو پاکستان بتایا تھا اس کا نام’’ اسلامی جمہوریہ پاکستان ‘‘نہیں تھا۔ یہ نام1956کے آئین میں پاکستان کو دیا گیا ۔پھر اسے1973کے آئین میں بھی شامل کرلیا گیا۔اگرچہ پرویز مشرف نے اُس آئین میںکئی تبدیلیاں کرائی تھیں مگر نام بدلنے کی ہمت نہیں کرسکے تھے۔آج کل پرویز مشرف کے پاکستان سے چلے جانے کا بہت شور و غوغا ہے۔ وزیر داخلہ نے تویہا ں تک کہہ دیا ہے کہ’ اگر عدالت نے کہا تو ہم انہیں انٹرپول کے ذریعے واپس لائینگے‘۔ممکن ہے درست کہہ رہے ہوں مگر ان کی اس بات پر یقین نہیں آتا۔لگتا ہےیہ جملہ اپوزیشن کے دبائوپر منہ سے پھسل گیا ہے ۔جنرل پرویز مشرف جب یہاں تھے توحکومت انہیں عدالت نہیں لے جا سکی ۔خواہش کے باوجود ان کے ہاتھوں میں ہتھکڑی نہیں ڈال سکی ۔اب تو وہ آزاد دنیا کے آزاد شہری ہیں اورصرف کوئی عام پاکستانی شہری نہیں ہیں۔ سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف ہیں۔جنہیںچند روز پہلے ایئر پورٹ سے ریسیو کرنے صبح سویرے عرب امارات کے اعلیٰ عہدیدار آئے تھے۔

425 — ایک پناہ گزین کی چیخ

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

منصور آفاق

ٹرمپ نےایگزیکٹو آرڈرپر دستخط کر دئیے کہ پناہ کا کوئی متلاشی امریکہ میں داخل نہیں ہو سکتا۔اب میں کیا کروں ۔ میں جو رہنا چاہتا تھا۔ایک خوشبو بھری شام میں۔ایک مہکی ہوئی رات کے گیت میں۔۔ایک کھوئی ہوئی روح کے وجد میں۔اک تہجد کے جاگے ہوئے پہر میں چرچ کے گنگناتے سروں کی دعا بخش اتوار میں ۔ایک مندر کے اشلوک میں۔سینا گاگوں میں ہوتی مناجات میں۔گردوارے کی ارداس میں۔۔اور بابا فرید ایسے شاعرکی کافی میں ۔تیرہ غاروں میں ہوتی نماز وں کے بیچ۔

میں جورہناچاہتا تھاحسنِ نور جہاں کی لہکتی ہو ئی گرم آواز میں ۔رقصِ گوگوش کے دلربا بول میں ۔ام کلثوم کی خواب بنتی ہوئی تان میں ۔اور میڈونا کی صدیوں پہ پھیلی ہوئی تال میں ۔ایک کتھک کرتی ہوئی سونیا کی ہراک قوس میں ۔مونالیزا کے ہونٹوں پہ لکھی ہوئی نظم میں۔ رنگ جیسے پکاسو کی تجرید میں۔

چاہتا تھا کہ ہومر کی ہیلن مجھے پیار کرتی رہے۔چاہتا تھا نئے عہد نامے کی کیتھی مرے لمس میں رنگ بھرتی رہے۔چاہتا تھا کہ روزنیہ کی لمبی پلکیں مجھے خواب دیتی رہیں ۔میری خواہش مگربرسوں سے کتوں کے جبڑوں میں ہےاور شاید اگلی صدی تک وہیں رہے ۔میں نے کہا تھا۔’’آدھی رات کے پیٹ میں ہم صحرا کے بیچ میں تھے۔وہاں کوئی روڈنہیں تھا۔ہاں کئی سڑکیں تھیں ۔انسانی قدموں کے نشانات کی سڑکیں‘‘میں نے بتایا تھا کہ’’ہم اقوامِ متحدہ کے انتظار میں تھے۔ابھی بھرے ہوئے پیٹ کی دنیا۔خالی پیٹ دنیا کے لئے۔خوراک کے تھیلے بھیجے گی۔بھکاری نسلوں کے لئے من وسلویٰ کے تھیلے۔۔ہم سب کی نظریں آسمان کی طرف تھیں۔وہاں پہلا جہاز نمودار ہوا۔چہروں پر رونق آ گئی مگر جہاز نے خوراک کی بجائےآگ کے تھیلے گرائے یعنی بم۔۔پیٹ بھری دنیا نےاس مرتبہ شاید بموں کی خیرات نکالی تھی۔‘‘میں نے بتایا تھا۔’’ہر طرف لوگ مر رہے تھے ۔جیسے لوگ مرتے ہیں ۔میں نے بہت مرتے ہوئے لوگ دیکھے ہیں۔موت کے منظر کا نقشہ نہیں کھینچا جا سکتا۔اس منظر کو صرف دیکھنے سے محسوس کیا جا سکتا ہے۔بچ جانے والے سرپٹ بھاگ رہے تھے۔میں بھی بھا گنے والوں میں سے تھا۔بھاگتے بھاگتے ہم سوڈان سے ایتھوپیا پہنچ گئے۔بھاگنے کے اس سفر میں ۔ایک لق و دق صحرا میرا ہمسفر تھا۔موت کا صحرا۔وہی مرتے ہوئے لوگ۔سانپوں کے ڈسے ہوئے لوگ ۔بھوک اور پیاس سے مرتے ہوئے لوگ‘‘۔میں نے بتایا تھا۔’’اب ہم مہاجر تھےایک لامکان سے دوسرے لا مکان کی طرف سفر پر روانہ مہاجر۔مہاجر کی زندگی بھی کیا ہے۔انسان سے جانور بن جانے کا عمل ہے۔پھر ہمیں ایتھوپیا سے واپس سوڈان بھیج دیا گیا۔ہم پھر گاؤں میں اقوامِ متحدہ کے آنے کا انتظار کرتے رہے۔آسمان کی طرف دیکھتے رہے۔پھر ایک طیارہ آیا۔ لیکن اس نے بھی بم برسائے۔

بہت سی گائیں، بھینسیں اور آدمی ہلاک ہوئے۔آخرکار اقوامِ متحدہ والے آئے۔اور ہم میں سے کچھ لوگوں کو کینیا لے گئے۔ہم عرصہ تک اقوامِ متحدہ والوں کے پھر آنے کے انتظار میں زندہ رہے۔پھر موت بہت قریب آ گئی۔اور دہشت گرد بننے کا فیصلہ کر لیا۔سوچاکہ مرنا تو ہے ہی کیا یہ بہتر نہ ہو گاکہ پیٹ بھر ی ہوئی دنیاکےدو چار لوگ بھی ساتھ لے جاؤ۔شاید ان کا کھانا میرے جیسے لوگوں کو زندہ رہنے میں مدد دے۔میں دہشت گردوں کے ساتھ مل کر اس دنیا میں پہنچ گیا۔جہاں بھرے ہوئے پیٹ والے رہتے ہیں ۔میں جب پہلی بار اس دنیا میں داخل ہوا تو مجھے لگاجیسے میں کسی بادشاہ کے محل میں آ گیا ہوں۔پھر میں گرفتار ہو گیامگر پھر بھی بہت خوش ہوں کہ بادشاہ کے محل میں رہتا ہوں۔اب بادشاہ کے محل کے قید خانہ تک بھی میری رسائی ممکن نہیں رہی ۔ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دئیے ہیں ۔

مجھے لگتا ہے کہ کوئی صرف جنگ مری زندگی بنانا چاہتا ہے ۔یہ میری کائناتِ بدن کوئی چھائونی نہیں ہے۔کیوں مرےدماغ کو اسلحہ خانہ بنایا جارہا تھا۔ یہ میری پانچ وقت شہادت کی بولتی انگلی ۔یہ نماز گاہ کے اسرار کھولتی انگلی ۔کیوںمشین گن کی سیہ لبلبی بنائی جارہی ہے ۔ایسی صورت میں کیسے ممکن ہے کہ دنیا پر پھر کوئی مثنوی معنوی کوئی تحریر ہو۔وقت پھر کوئی سعدی شیرازی پیدا کرسکے۔پھر کسی اقبال کی آواز آئے ۔پھر کوئی شاہ حسین دھمال ڈالے۔۔پھر کوئی وارث شاہ کے بیلے میں اپنے البیلے ساجن تلاش کرے۔پھر پیر فرید کی روہی میں کسی مٹیار کا درشن ہو۔پھر کوئی میاں محمد بخش کسی لڑکی کو شام سے پہلے گھر جانے کی تلقین کرے۔پھر کسی ٹھگوں کے ٹھگ کو ٹھگنے والے بلھے شاہ سے ملاقات ہو۔پھر کوئی سلطان باہوچنبیلی کی بوٹی کی مدح سرائی کرے۔امن کی فاختہ خاردار تاروں میں پرواز نہیں کر سکتی ۔

بھرے ہوئے پیٹ والو!آرڈرز پر دستخط کرنے سے تاریخ کے تاریک غار میں بھی ذرا سی دیر کو بلب جلا لیا کرو کہ صدیوں سے چند ناپاک سوالوں کے عوض انسانیت اپنا بدن بیچتی چلی آ رہی ہے۔انسان سسک سسک کر جی رہا ہے۔ انسانی تاریخ میں کوئی کم ہی لمحہ ایسا گزراہوگاجب اس کی سسکاریوں سے ہوا مغموم نہیں ہوئی ہو گی۔یہ دہشت گردی جو تمہارےدل میں خنجر کی طرح پیوست ہو گئی ہےیہ تو ہزاروں سالوں سےلوگوں کے زندہ بدن پر چل رہی ہے۔

بادشاہوں کے لشکریوں کے پاؤں تلے کچلی ہوئی نوع انسانی کی کہانی۔دہشت گردی ہی کی کہانی ہے۔۔ہیروشیما اور ناگاساکی کی شمشان گاہ میں اڑتی ہوئی ایٹمی راکھ۔۔ہٹلر کے گیس چیمبروں میں یہودیوں کی اجتماعی موت۔فلسطین میں مرتے ہوئے معصوم بچے۔۔بغداد کی گلیوں میں بہتا ہوا خون۔۔افغانستان میں چٹختے ہوئے مظلوم پہاڑاور مقامِ صفر پر گرتی ہوئی گیارہ ستمبر کے دو ہندسوں کی سر بلند عمارتیں۔۔سب ایک طرح کی دہشت گردی ہے۔دہشت گردی سے امریکہ کومحفوظ کرنے والے صدر ٹرمپ ! تم نے دنیا کو اور زیادہ غیر محفوظ بنا دیا ہے۔

426 — ملک بھر میں پھیلتا تھرپارکر

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

منصور آفاق

تھرپارکرکسی سلگتے ہوئے زخم سے کم نہیں ۔وہاں کئی برسوں سے بچوں کی اموات کا رقص جاری ہے جس میں کبھی تیزی تو کبھی کمی واقع ہوجاتی ہے ۔(شاید صدیوں سے ہو اور ہمیں اب معلوم ہوا ہو )اگرچہ اِس کے بہت سے اسباب ہیں مگرماہرین کے نزدیک سب سے بڑا سبب غربت سے جڑی ہوئی غذائی قلت ہے۔زمین سے نکلتی ہوئی بھوک کی چیخ ہے ۔میں جب تھر پارکر سے لوٹ کر آیا تھا تو میں نے لکھا تھا ’’میں اس سات سالہ نابینابچے کو کیسے بھول سکتا ہوں جو سوکھی ہوئی روٹی کا ایک ٹکڑے کا نوالہ ہاتھ میں لے کر لکڑی کے برتن میں گھلی ہوئی مرچ کا کوئی قطرہ ڈھونڈ رہا تھا۔ میں اُس بارہ سالہ گونگے بچے کوکیسے اپنے ذہن سے نکال سکتا ہوں جو اشاروں کی زبان سے مجھے سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا کہ مجھے روٹی چاہئے، پانی چاہئے ،بجلی چاہئے۔میں اُس گھر کو کیسے بھلا سکتا ہوں جس کے باسی اپنے کچے کوٹھے کے دروازے کی جگہ دیوار بنا کر تھر سے ہجرت کر گئے تھے کہ وہاں فاقوں نے زندگی ان کیلئے اجیرن کردی تھی۔میں مسلمانوں کے اُس گائوں کو کیسے بھول سکتا ہوں جہاں ایک سوسےزائد گھر تھے مگر کسی گھر میں قرآن حکیم موجودنہیں تھا۔جہاں کوئی بچہ ،کوئی لڑکی ، کوئی بوڑھا ایسا نہیں تھا جو لفظ پڑھ سکتا ہو۔میری یادداشت سے وہ مندر کیسے نکلیں گے جہاں کی ہندو آبادی نے دیویوں اور دیوتائوں کے بتوں کی جگہ اُن کی پھٹی پرانی تصویریں رکھی ہوئی تھیں کہ بت اُن کی قوتِ خرید سے باہر ہیں۔میں اُس بوڑھے شخص سے کیسے صرفِ نظر کرجائوں جس نے میزبان کے طور پر ہمیں پانی پلایا تو پانی کے گلاس آدھے آدھے بھرے۔وہ جو ایک ہفتہ سید ظفراللہ شاہ کے ساتھ میںنے تھرپارکر میں گزارا ہے وہ میرےلئے بہت تکلیف دہ تھا۔ میں نے اپناایسا پاکستان پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔‘‘

ابھی تھوڑی دیر پہلے درد کےوہی منظر پھرمیری بدبخت آنکھوں میں لہرانے لگے جنہیں کیا کیا دیکھنا پڑا ہے ۔کہیں میرے اندر دکھ کی کوئی کراہ پھیل گئی دراصل میں اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے ’’یونیسیف‘‘ کی ایک رپورٹ پڑھ رہا تھا جس میں ہمیں ہوشیارکیا گیا تھا خبردار کیا گیا تھا کہ پاکستان میں مزید پانچ لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہونے والے ہیں ۔یونیسیف نےدوہزار گیارہ میں بھی ایک سروے کرایا تھا جس کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں چوالیس فیصد بچے ،بچوں کے غذائی معیار پرپورےنہیں اترتے وہ ذہنی و جسمانی نشو ونما میں ادھورے پن کا شکار ہیں۔ان کی حالت ان کی عمر وں کے مطابق نہیں ۔ پاکستان کو خوراک کی کمی اور لاغر ہوجانے والے بچوں کے معاملات میں ایمرجنسی کا سامنا ہے۔خاص طور پرسندھ میں توخاموش ایمرجنسی ہے وہاں بچوں کے حوالےسے شدید قحط کی صورتحال قرار دی جا سکتی ہے کیونکہ وہ صحرائی علاقہ ہے۔ان کے نزدیک بچوں کو مکمل غذا نہ ملنے کا بنیادی سبب غربت ہے ۔

میں نے اس رپورٹ کے متعلق جب کچھ پاکستانی حکام سےبات کی توانہوں نے عجیب و غریب حد تک دلچسپ جواب دیا ۔انہوں نے کہاکہ یونیسیف کی اِس رپورٹ کے مطابق دنیا میں چار کروڑ اسی لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہونے والے ہیں جن میں پانچ لاکھ بچوں کا تعلق پاکستان سے ہے ۔دراصل یونیسیف کا ایک ٹارگٹ یہ بھی ہےکہ دنیا بھر کے ان بچوں کی غذائی قلت کے خاتمے کےلئے 34کروڑ ڈالر کےعطیات جمع کئے جائیں۔سو اس صورتحال کے پس منظر میںان عطیات کے جمع کرنے کی تشہیری مہم بھی ہو سکتی ہے ۔

میں ذاتی طور پر اس بات سے قطعاً اتفاق نہیں کرتا۔میں اتنا چاہتا ہوں کہ ہمیں (ہم جو آنکھیں رکھتے ہیں )ہر گلی محلہ میں دوچار لاغر بچے ضرورنظر آجاتے ہیں ۔ جن کے متعلق ڈاکٹر ز کایہی کہنا ہوتا ہے کہ پیدائشی طور پر تو یہ صحت مند تھے مگر غذائی کمی کا شکارہو گئے ہیں ۔اسی سبب اُن بچوں کا وزن کم ہوگیا ہے اور قد بڑھنے کا عمل رک گیاہے ۔ان لا غر بچوں کو اگر پروٹین سےبھری ہوئی خوراک فراہم کی جائے تو یہ دوبارہ صحت مند ہو سکتے ہیں ۔میانوالی میں جہاں میرا بچپن گزرا ہے وہاں میرے محلے میں بھی کئی ایسے بچے تھے ۔ بے شک ایسے بچے ہمیں صرف غریب گھروں میں دکھائی دیتے ہیں ۔جہاں چند نوالوں کے لئے زندگی سسکتی ہوئی گھسٹ گھسٹ کر چل رہی ہوتی ہے سو حکومت کو چاہئے کہ وہ اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرے۔

تھر پارکر میں غذائی قلت کا بنیادی سبب پانی کی کمی ہے ۔ وہاں چونکہ سالوں خشک سالی آبادرہتی ہے اس لئے قحط سالی کے پر کھلنے لگتے ہیں ۔ خدانخواستہ اگر پورے پاکستان میں غذائی قلت پیدا ہوئی تو اس کا سبب پانی کی قلت ہوگی ۔بظاہر تو پاکستان میں پانی کی قلت دکھائی نہیں دیتی پاکستان کوصرف آلودہ پانی کے عفریت نے جکڑ رکھا ہے مگر ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے موجودہ آبی ذخائر پاکستان میں پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کےلئے ناکافی ہیں ۔ پانی کی قلت کا سامنا پاکستان کو ہونے والاہے ۔ پاکستان میں اس وقت انسانی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی فی کس 1 ہزار کیوبک میٹر سالانہ سے کم ہے۔جبکہ 1950 میں ملک کی آبادی تین کروڑ 40 لاکھ تھی اور فی شخص کے لیے 5260 کیوبک میٹر پانی موجود تھا۔ اس لئے غذائی تحفظ کے استحکام اور زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے پانی کے ذخائر، تقسیم اور آبپاشی کے پانی کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کو انتہائی اہم قرار دیا گیاہے۔ایک اور رپورٹ کے مطابق 1947ءمیں پاکستان کے پاس جتنا پانی تھا اس وقت اُس کا پانچواں حصہ باقی رہ گیا ہے، دوکروڑ ایکڑ زمین بنجر ہو چکی ہے۔ڈیموں کی تعمیر اور پانی ذخیرہ کرنے کے انتظامات میں خرابی کے سبب اوسطاً سالانہ 20 ملین ایکڑ فٹ پانی ضائع چلا جاتاہے ۔پانی کے مسائل میں سندھ طاس معاہدہ بھی ایک اہم حیثیت رکھتا ہے ۔ بھارت کی طرف سے اکثرپانی بند کرنےکی دھمکیوں کے سیلاب آتے رہتے ہیں۔وہ قطرہ قطرہ سندھ طاس معاہدہ کوختم کرنا چاہتا ہے ۔سوچتا ہے اور پھر سوچ کر رہ جاتا ہے۔ ورلڈ بنک نے ضمانت دی ہوئی ہے ۔چین پاکستان کے کہنے پر بھارتی دریائوں کا پانی بھی بند کر سکتا ہے بہر کیف یہ طے شدہ ہے کہ خدا نخواستہ اگر پاکستان اور بھارت میں آئندہ کوئی جنگ ہوئی تو وہ اِسی پانی کی بنیاد پر ہوگی ۔یہی دعا ہے کہ ایسا موقع کبھی نہ آئے۔کبھی خدا وہ دن نہ دکھائے کہ پورے ملک پر تھر پارکر محیط ہوجائے ۔

427 — انصاف کی تلاش

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

منصور آفاق

یہ وہ کہانی ہے جو ہر گلی ہر چوک ہر دیوارہر اینٹ پر لکھی ہوئی ہے۔ اسے کئی ادوار میں گایا گیاہے۔کئی مقامات پر سنایا گیاہے۔ابو نواس نے اسے درِ کعبہ پر لٹکایا تھا ۔کیتھی نے اسے روم کے قدیم اوپرامیں پیش کیا تھا۔رسول حمزہ توف نے اسے داغستان کی پہاڑیوں پر لکھا۔یہ کہانی صرف اتنی ہے کہ سچ اور جھوٹ صدیوں سے دریا کے ساتھ بہہ رہے ہیں۔یہ دریا نیل بھی ہوسکتا ہے سندھ بھی۔یہ جمنا کا کنارا بھی ہوسکتا ہے اور راوی کابھی۔بہرحال میں نے اسے دریائےراوی کے ساحلوں پر بُننا شروع کیا ۔دریا کے کنارے جھوٹ اور سچ آپس میں محو ِ کلام ہیں ۔دونوں میں اپنی اپنی اہمیت اور افادیت پر تکرار جاری ہے۔جھوٹ بضد ہے کہ وہ زیادہ ضروری زیادہ سودمندہے ۔ زندگی کےلئے زیادہ منافع بخش ہے ۔اس کی سیاہی برہنگی کو چھپالیتی ہے،دن بھر کی تھکاوت کو ماں کی طرح اپنی آغوش میں سمیٹ لیتی ہے، چین ، سکون اور آرام سے نوازتی ہے۔سچ کو مگراپنی روشنی پرناز ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ اسی کی کرنوں سے آگہی کی جہان روشن ہے۔وہی زندگی کو حقائق سے آشنا کرتا ہے۔لوگوں کو منزلوں سے ہمکنار کرتا ہے ۔دونوں اپنی اپنی گفتگو میں بڑے بڑے دلائل لاتے ہیں۔ بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں۔ اور پھرتھک ہار کریہ طے کرتے ہیں کہ لوگوں سے فیصلہ کرایا جائے۔دیکھتے ہیں ۔لوگوں کو کس کی زیادہ ضرورت ہے ۔فیصلے کےلئے داتا کے شہر کا انتخاب کیا جاتا ہے۔دونوں لاہور میں داخل ہوجاتے ہیں۔ انارکلی کے تاجروں سے ملتے ہیں۔شاہ عالمی جاتے ہیں۔ لبرٹی میں گھومتے ہیں۔الحمراکی سیڑھیوں پر بیٹھ کر فنکاروں سے بات کرتے ہیں۔ پاک ٹی ہاؤس کی میزوں پر ادبیوںاور شاعروں کی باتیں سنتے ہیں۔ اسمبلی ہال جاتے ہیں۔

پاکستانی قوم کے مسائل سے آشنا ہوتے ہیں۔بیور کریٹس اورسیاست دانوں سے گھلتے ملتے ہیں۔صحافیوں اور اینکروں سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔یونیورسٹیوں اور کالجوں میں آتے جاتے ہیں ۔ پروفیسروںاور طالب علموں سے ہم کلام ہوتے ہیں۔ مال روڈ کی فٹ پاتھوں پر چلنے والوں کے لفظ چنتے ہیں۔ ان سے علیک سلیک بڑھاتے ہیں۔ کوٹھیوںاورمکانوں میں داخل ہوتے ہیں۔

جھوٹ جہاں بھی جاتا ہے وہاں اس کا بہت شاندار استقبال ہوتا ہے۔لوگ اس کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالتے ہیں۔اس کے سینے پر تمغے لگائے جاتے ہیں۔ اسے ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے ۔اس کی آمد پرلوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔لوگ مطمئن اور مسرور دکھائی دیتے ہیں۔ محفلوں میں قہقہے گونجتے ہیں۔محبتیں پھلنے پھولنے لگتی ہیں۔شوہر ناراض بیویوں کو منالیتے ہیں۔ہر شخص جھوٹ یہی کہتا ہے کہ تم ہی ہمارے حقیقی دوست ہو۔تمہارے سبب ہی زندگی کی خوبصورتیاںہیں رعنائیاں ہیں رونقیں ہیں۔

دوسری طرف سچ جہاں قدم رکھتا ہے وہاں مسائل کے پھاٹک کھل جاتے ہیں۔لوگ ایک دوسرے سے آنکھیں چرانے لگتے ہیں۔بندوقیں نکلنے لگتی ہیں۔ پستول چلنے لگتے ہیں ۔ قتل و غارت ہونے لگتی ہے۔ کہیںگاہک دکاندار کا گریباں پکڑ لیتا ہے تو کہیںمزدور مل مالک کو آنکھیں دکھانے لگتا ہے۔اپنے حقوق کےلئے عوام سڑکوں پر نکل آتے ہیں ۔صحافیوں کی ملازمتیں خطرے میں پڑجا تی ہیں۔ شوہر بیوی کو قتل کردیتا ہے ۔ بھائی بھائی کا دشمن ہوجاتا ہے ۔کہیں بھی سچ کو خوش آمدید نہیں کہا جاتا۔الٹا اسے دیکھ کر لوگوں کو تکلیف ہونے لگتی ہے۔سچ بہت افسردہ ہوتا ہے ۔اس نے دکھ بھرے لہجے میں جھوٹ سے کہا۔آؤ پہاڑوں پر چلتے ہیں۔ بلندیوں کی طرف جاتے ہیں۔وادی نیلم کی طرف نکلتے ہیں ۔جہاں دریا چودہ ہزارفٹ کی اونچائی پر بادلوں میں بہہ رہا ہے۔میں تجھے ’’شاردا ‘‘دکھاؤں گاجہاں صدیوں پہلےبدھ مت کی یونیورسٹی تھی ۔ ناران چلتے ہیں کچھ دن جھیل سیف الملوک کی الوہی فضا میں گزارتے ہیں۔وہاں پھول ہونگے۔ خوشبو ہوگی۔ جھوٹ نے ہنس کر کہا ”سوری میں وہاں نہیں جاؤں گا۔یہ نہیں کہ مجھے بلندیوں سے خوف آتا ہے۔میں صرف وہاں رہ سکتا ہوں جہاں لوگ موجود ہوں مجھ سے محبت کرنے والے لوگ اور علاقہ ان سے بھرا ہواہے۔یہ زمین میری سرزمین ہے۔ہاں تُویہاں اکیلا ہے۔ تیرا یہاں کوئی نہیں۔تُو جانا چاہتاہے تو چل بلندپہاڑوں کی طرف۔مجھے شہروں کی رنگ ریلیوں سے لطف اندوز ہونے دے۔اور پھر سچ قصبوں اور شہر وں کو چھوڑ کر پہاڑوں پر چلاجاتا ہے۔اپنے بہادروں کے پاس۔ اپنے جنگجو سپاہیوں کے پاس۔ اقبال کے شاہینوں کے پاس جو شہبازوں کے ساتھ پرواز میں ہوتے ہیں۔ جو بہادری کی لازوال داستانیں لکھ رہے ہوتے ہیں۔جن کے ہونٹوں پر ابدیت کے گیت ہوتے ہیں۔

یقیناًآپ سوچ رہے ہونگے کہ مجھے جھوٹ اور سچ کی یہ کہانی سنانے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی۔دوستو! میں نے بہت غور کیا کہ ہمارا مسئلہ کیا ہے۔ہم کیوں زوال کی طرف رواں دواں ہیں۔ہم جن کی زمینیں اور ذہن دونوں زرخیر ہیں ۔ہم جن کی آنکھیں منزلوں کے خواب دیکھ سکتی ہیں۔ہم جن کے ہاتھ سونا بنا سکتے ہیں ۔ ہم جن کے پاؤں آسمانوں کو تسخیر کر سکتے ہیں۔ہمارا مسئلہ کیا ہے۔تو میں اس حقیقت تک پہنچا کہ ہمارا مسئلہ جھوٹ ہے۔ زندگی کے ہر معاملے میں جھوٹ ۔حکومت کا عوام سے جھوٹ ۔باپ کابچوں سے جھوٹ ۔بھائی کابہن سے جھوٹ ۔مالک کانوکر سے جھوٹ ۔ دکان دار کا گاہکوں سے جھوٹ ۔اگر ہم اپنی زندگی سے صرف جھوٹ نکال دیں تو ہمیں کوئی سربلندیوں سے نہیں روک سکتا۔مگر ہم جھوٹ اپنی زندگیوں سے کیسے نکال سکتے ہیں۔ یہ بات تو طے ہے کہ ہم سب جھوٹ کے خلاف ہیں اسے تمام برائیوں کی جڑ گردانتے ہیں ۔اس کے خلاف بڑی بڑی تقریریں کرتے ہیں ۔مگر اسے اپنے اندر سے نہیں نکال سکتے ۔اس کی بنیادی وجہ خوف ہے۔ ہمیں ہمیشہ یہی ڈر رہتا تھا کہ اگر ہم نے سچ بول دیا تو یہ نقصان ہوجائے یہ خسارہ ہو جائے گا اُس سے لڑائی ہوجائے گی اِس سے ناراضی ہوجائے گی وغیرہ وغیرہ۔ہم اپنے اندر سے یہ خوف کیوں نہیں نکال پاتے اس کی واضح ترین وجہ تو اجتماعتی کرپشن ہے جو معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ چکی ہے۔ہم معاشرتی طور پر اس مقام تک آ گئے ہیں جہاں وکیل انصاف کےلئے نہیں مجرم رہا کرانے کےلئے فیس لیتے ہیں ۔پاناما کیس پوری قوم نے بڑی توجہ کے ساتھ سنا۔اس میں یہی تھا کہ کچھ لوگ یہ ثابت کررہے تھے کہ فلاں فلاں مجرم ہیں اور کچھ یہ ثابت کررہے تھے کہ اِس اِس قانون کے تحت یہ مجرم ثابت نہیں ہوتے ۔کہیں انصاف کی بحث ہی نہیں تھی۔

428 — پاکستانی مجاہد صرف پاکستانی فوجی ہیں

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

میں نے ایک بار احمد فراز سے پوچھا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کیا ہے تو انہوں نے کہا تھا۔''بھارت کے ساتھ ہر سطح پر جنگ ۔ کشمیر کی جنگ ، آزادی کی جنگ ہے حق ِ خود ارادیت کی جنگ ہے اور ہر آزاد ضمیر کو اس کا ساتھ دینا چاہئے ۔میں نے زندگی بھرقلم کے ساتھ کشمیر کی جنگ جاری رکھی ہے مگراس کا آغاز بندوق اٹھا کر کیا تھا''

اور پھر احمد فراز اپنے یادوں میں کھو گئے ''کالج کے دنوں میں ہم پچیس چھبیس جوان اس مقصد کے لئے چن لئے گئے گرمیوں کی چھٹیاں ہونے والی تھیں ہمیں وردیاں بھی دی گئیں اور پندرہ روزتک فسٹ ایڈ کی ٹریننگ بھی دی گئی بندوق چلانا سکھا یا گیا ۔ہمیں تراڑ کھل پہنچا دیا گیا۔ فرنٹ پر جانے کے لئے کچھ جوان چنے گئے تاکہ وہ معمولی زخمیوں کی فوری مرہم پٹی کر سکیں اور زیادہ زخمی سپاہیوں کو اٹھا کر ہسپتال لا سکیں ۔ مجھے اتنا یا دہے کہ آرمی بھی وہاں موجود تھی گو وہ ہمارے ساتھ نہیں تھی ، تاہم ایک کرنل اور ایک لیفٹینٹ ہمارے ساتھ تھے ۔ کرنل کو آرڈ ینیٹ کرتا تھااور قبائلیوں کی رہنمائی کرتا تھا کہ کس وقت اور کس طرح حملہ کیا جائے جو کچھ تدبیر کرنی ہوتی یہی کرنل رہنمائی کرتا تھا مجھے ، حنیف کو اور ایک اور لڑکے کو کرنل کے ساتھ اٹیچ کیا گیا وہاں ایک او رجوان بھی تھا جو سیکنڈ لیفٹینٹ تھا ، چنانچہ ہم لڑائی کے علاقے میں پہنچ گئے یہاں کے شب و روز وہی تھے جو ہر میدان جنگ کے ہوتے ہیں توپوں اور مارٹر گنوں کے گولوں کی زدمیں آتی ہوئی زندگی ۔ موت وحیات کے کھیل ، آگے بڑھتے پیچھے ہٹتے،نکلتے حملے ۔ ایک روز آگے بڑھتے ہوئے جب ہم پر تو پوں اور مارٹر گنوں کے دہانے کھل گئے تو ہم بچنے کے لئے ایک جھونپڑے میں داخل ہوگئے ہمارے ادھر ادھر گولے گررہے تھے ۔

ہم گھاس پھونس کے ایک چھوٹے سے جھونپڑے میںدبکے بیٹھے تھے ایک گولہ جب گرتا ہے تو پھٹ کر بہت سے ٹکڑوں سے بٹ جاتا ہے اور یہ ٹکڑے اتنے زور دار اور تیز ہوتے ہیں کہ جسموں کے چیتھڑے اڑادیتے ہیں ہم اس جھونپڑے سے سہمے ہوئے گم صم بیٹھے تھے ۔ اتنے خاموش اور چپ چاپ کے ایک دوسرے کے دلوں کی دھڑکنیں سن سکتے تھے لوگوں کی بارش تیز تھی ، جھونپڑا چھوٹا ساتھا اور سچوایشن ایسی تھی کہ ہم نروس ہوئے تھے جب ذرا گولہ باری تھمی توہم مشکل سے وہاں سے نکلے اور ایک نسبتا ً محفوظ جگہ پر جاکر پناہ لی ، رات کو رہنے کے لئے ہمیں کرنل صاحب کے ڈیرے پر پناہ مل گئی وہاں کرنل صاحب کا اردلی اور ایک لیفٹیننٹ رہتے تھے ۔ کھانے وغیرہ کا انتظام بھی تھا کرنل کا اردلی ہمیں بھی کھانا دے جاتا تھا ہمارے باقی ہمارے باقی ساتھی وہیں تراڑکھل میں رہ گئے تھے ۔ یہاں پہاڑوں کی صور ت ِ حال ایسی تھی کہ کچھ پتہ نہ چلتا تھا کہاں تک ہمارا علاقہ ہے اور کہاں دشمن کا علاقہ شروع ہوجاتا ہے ۔

ایک روز ہم نے ایک غلط پہاڑ کراس کر لیا اور دشمن کے علاقے میں پہنچ گئے معلوم ہونے پر واپس پلٹے اور بڑی مشکل سے وہاں سے نکل کرآئے اپنے علاقے میں آئے۔ مگر ایک پہا ڑ سے اترتے ہوئے ہمارے ساتھی حنیف کو کسی شے نے کاٹ لیا دیکھتے دیکھتے اس کے سارے جسم پر چھالے پڑگئے اور تیز بخار ہوگیا اورا تنی زیادہ کمزوری لاحق ہوگئی کہ چلنا مشکل ہوگیا اب ہسپتال بھی دور تھا اور کوئی آس پاس بھی نہیں تھا میں نے اسے کندھے پر اٹھا لیا اور چل پڑا ، تھوری دور تک چلتا ،پھر اسے اتار کر سانس بحال کرتا اور پھر اٹھا کر چلنے لگتا صبح کو یہ سفر شروع ہوا تھا اور ہسپتال تک پہنچتے پہنچتے شام ہوگئی تھی ، ہسپتال کیا تھا کہ ایک چھوٹا سا کیمپ بنا ہوا تھا اور اوپر چھت ڈال دی گئی تھی یہی ہسپتال تھا لڑائی میں کسی کا بازوکٹ گیا ، ٹانگ کٹ گئی ویسے زخمی ہوا یہ سب لوگ یہیں لائے جاتے اور انکی مرہم پٹی ہوتی اور انکی زندگی بچانے کی کوشش کی جاتی تھی ،۔میں حنیف کو لے کر وہاں پہنچا اسے چارپائی پر لٹا دیا اب میرے لئے کوئی جگہ نہ تھی سومجھے رات وہیں گزارنی پڑی ، وہ رات میرے لئے بڑی خوفناک تھی۔ سپر ٹ اور ٹنکچر کی بو ،خون کی بو دماغ پھٹ رہا تھا، اس پھر زخمیوں کی چیخیں ، دکھ بھی صدائیں اور کراہیں مجھے مضطرب کررہی تھیں ۔ یہ میرے لئے پہلا ہولناک تجربہ تھا ۔

میں اس وقت بہت ینگ تھا ۔ایک اور واقعہ جو ابتک میرے ذہن میں پیوست ہے کیونکہ اس میں کہیں واضح موت سے بچا تھا۔ ہوا یوں کہ ہم اور سالا ر ایک چھوٹی سی پلڑی پر آمنے سامنے بیٹھے تھے میں نے پوچھا '' وہ ٹرک جن میں سامان تھا کدھر چلے گئے تھے ۔ اس نے کہا '' مجھے پہلے ہی لوگوںنے کہا تھا کہ یہ لڑکا کمیونسٹ ہے اسے کیوں ساتھ لے جارہے ہو اور یہ کہتے ہی اس نے گولی چلادی۔ گولیاں میرے پائوں کے قریب زمین میں لگیں ان کی اڑائی ہوئی دھول میرے چہرے پر پڑی ادوسرے نوجوانوں نے اسے پکڑ لیا اور برا بھلا کہنے لگا اس نے معافی مانگتے ہوئے کہا '' وہ تو بالکل انجانے میں میرا ہا تھ لبلبی پر لگ گیا ۔یعنی میں نے بندوق اٹھا کر جو کشمیر کی جنگ شروع کی تھی زندگی بھر قلم سے بھی وہی جنگ لڑتا رہا ہے ۔پھر وہ وقت بھی آیاجب میں نے فوج کے سیاسی کردار کے خلاف نظمیں لکھیں مگر میں کشمیر کے مسئلہ پر ہمیشہ افواجِ پاکستان کے ساتھ رہا ہوں۔ مجھے اس بات کا دکھ ہے کہ مسئلہ پر ہمارے دوسرے ترقی پسندکا نظریہ کچھ واضح نہیںرہا حتیٰ کہ فیض صاحب بھی کشمیر کا جب نام آتا تھا تو خاموشی اختیات کر لیتے تھے '' ۔

مجھے آج احمد فراز اس لئے یاد آئے کہ آج پھر ہم ہر سطح پر کشمیر کی جنگ کا آغاز کرنے لگے ہیں مگریہ جنگ کہیں پھر کسی کارگل پر منتج نہ ہوجائے ۔پھر کہیں دہشت گرد مجاہدین بن جائیں ۔اب یہ بات طے کرلینی چاہئے کہ بندوق سے جنگ صرف افواجِ پاکستان نے لڑنی ہے کیونکہ صرف وہی پاکستانی مجاہد ہیں۔اب کسی احمد فراز کو بندوق اٹھانے کی ضرورت نہیں پڑنی چاہئے اور ہاں یہ بھی دھیان میں رکھا ئے کہ کہیں پھرہماری کاروباری مصلحتیں ہمیں راستہ بدلنے پر مجبور نہ کردیں

429 — خیبر پاس سے خیبر پار تک

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

منصورآفاق

رات ہم نے خیبر پاس پر گوشت کے سلگتے ہوئے پھول کاشت کئے۔ لپکتے ہوئے شعلوں میں لٹکے ہوئے مسلم دنبے سے نکلتی ہوئی خوشبو کی لپٹیں معدے میں طبلے بجا رہی تھیں مگر ہم خیبر پار کے مسائل میں الجھے ہوئے تھے۔ لندن میں رات کے دو بج رہے تھے۔ چانپوں اور تکوں کے بیچ صدر ٹرمپ نئی افغان پالیسی کا اعلان کر رہا تھا۔ فاکس نیوز کے تبصروں کا دھواں آنکھوں تک آگیا تھا۔ زبان پریشانی کا ذائقہ چکھ رہی تھی۔ میرے ساتھ ساتھ امجد علی خان، شعیب بٹھل، شوکت بھائی کے ماتھوں پر فکرمندی کی شکنیں گہری ہورہی تھیں۔ کڑاہی سے نکل کر پلیٹ میں پہلا سوال یہ آیا کہ یہ اچانک صدر ٹرمپ کو افغانستان فتح کرنےکا خیال کیسے آگیا۔ سولہ سال سے امریکی فوجیں وہاں موجود ہیں۔ پاکستان کی شمالی سرحدوں پر آگ پر گوشت جل رہا ہے۔ دھویں سے مل کر آنسوئوں میں گریس بن چکا ہے۔ پشاور کے کلاس روم کی دیواروں پر بچوں کے جسموں کے لوتھڑے ابھی پوری طرح اترے نہیں۔

سولہ سال سے خیبر پار امریکہ اپنے حمایتیوں سمیت طالبان سے موت موت اور بم بم کھیل رہا ہے۔ مگر طالبان ہیں کہ شکست مانتے ہی نہیں۔ اعلان ِ فتح کی کوئی صورت نہیں بن سکی۔ اگرچہ امریکہ طالبان کے ساتھ کئی مرتبہ مذاکرات کی میز پر بھی بیٹھ چکا ہے۔ اگر یادداشت بخیر ہے تو قطر میں بھی یہ وقوعہ ہوا تھا۔ طالبان ماسکو کانفرنس میں بھی شریک ہوئے تھے۔ پاکستان میں بھی سہ ملکی میٹنگز میں طالبان کے نمائندے شامل ہوتے رہے۔ لیکن یہ طے ہے کہ طالبان افغان ہوں پا پاکستانی امریکی ہوں جاپانی وہ دہشت گرد ہیں۔ ہم پاکستانیوں کو ان سے کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ ہمارے نزدیک ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔

ہم سب اس بات پر متفق تھے مگر چند مرچوں بھرے سوال سے منہ جل کر رہ گیا کہ افغان حکومت نےان کو شرکتِ اقتدار کے لئے کئی بار دعوت دی ہے۔ اپنے گلبدین حکمت یار امریکہ کی نظر میں ابھی دہشت گرد تھے، ابھی مجاہد بن گئے۔ کچھ ہی دن ہوئے ہیں افغان حکومت اور طالبان کی تنظیم حزب اسلامی کے درمیان باقاعدہ معاہدہ امن و آشتی طے پایا ہے۔ وہاں لاکھوں طالبان ہیں بلکہ افغانستان کے ستر اسی فیصد حصے پر وہی قابض ہیں مگر ان پر کبھی ڈرون حملہ نہیں کیا گیا۔ ڈرون حملے صرف پاکستان میں ہوتے رہے جہاں ابھی تک ڈرون حملوں میں مرنے والے گناہگاروں اور بے گناہوں کی لاشیں ڈی این اے چیک کرانے کا مطالبہ کررہی ہیں۔ اس کے باوجود بھی ہمیں تسلیم ہے بلکہ ہم یقین کی منزل پر ہیں کہ تمام طالبان دہشت گرد ہیں سو ان کے خلاف جنگ کی جائے مگر امریکہ نے جنگ کے لئے یہ وقت کیوں موزوں سمجھا۔ ایک خیال یہ تھا کہ شاید شمالی کوریا جس کی پشت پر چین اور روس دونوں ہیں وہ صدر ٹرمپ کی آوارہ زبانی کے سبب امریکہ کے ساتھ ایٹمی جنگ کی دھمکی در دھمکی میں الجھ چکا ہے اور اِسی مشکل صورتحال سے نکالنے کے لئے صدر ٹرمپ سے نئی افغان پالیسی کا اعلان کرایا گیا ہے تاکہ امریکی عوام کو کسی اور طرف متوجہ کیا جائے اور اِس کام کے لئے پاکستان آسان ترین ٹارگٹ تھا۔ فاکس نیوز کے مطابق چار ہزار نئے امریکی دستے افغانستان بھیجے جارہے ہیں اور نیٹو کے تمام ممالک سے فوجیں بھیجنے کےلئے کہا جارہا ہے۔ امریکی میڈیا یہ بھی کہہ رہا تھا کہ صدر ٹرمپ پاکستان کے ساتھ ساتھ طالبان کی خفیہ امداد کرنے پر بھارت کی بھی سرزنش کرے گا مگر صدر ٹرمپ نے ایسا نہیں کیا۔ اگرچہ پاکستان کی طرف سے اس بات کے بے شمار ثبوت پیش کئے گئے تھے مگر امریکی صدر نے انہیں درخوراعتنا نہیں سمجھا۔ شاید اس کی وجہ امریکہ میں متحرک انڈین لابی ہے۔ پینٹاگون کے چھ عہدیداران تین دن جی ایچ کیو میں گزار کر گئے۔ انہیں وزیر ستان بھی دکھایا گیا۔ یہ یقین دلانے کی کوشش بھی کی گئی کہ حقانی نیٹ ورک پاکستان نے مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ اس کے باوجود صدر ٹرمپ کی تقریر کا خلاصہ یہی تھا کہ اگر امریکہ افغانستان میں جنگ نہ جیت سکا تو اس کا ذمہ دار پاکستان ہوگا یعنی بین السطور امریکہ نے پاکستان کو پھر وہی دھمکی دی ہے جو صدر پرویز مشرف کو گیارہ ستمبر کے فوراً بعددی گئی تھی۔صدر مشرف نے ہتھیار ڈال دئیے تھے مگر سنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پینٹاگون کے جنرلز کو پوری طرح سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ تمہارا ڈومور کا مطالبہ غلط ہے۔ تمہارے الزامات درست نہیں ہیں۔ ہم دہشت گردی کی جنگ میں تمہارے ساتھ ہیں اور پاکستان میں موجود بلا تفریق آخری دہشت گرد کو بھی ختم کر کے دم لیں گے لیکن ہماری افواج افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگ لڑنے نہیں جا سکتیں۔

اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ افغانستان میں کئی طرح کے طالبان موجود ہیں۔ زیادہ تر طالبان ان دنوں بھارتی سرپرستی میں وہاں کام کررہے ہیں۔ جن کے بارے میں افغان حکومت کے پاس کافی معلومات ہیں۔ ملا فضل اللہ وغیرہ کو بھارت نواز طالبان نے ہی اپنی پناہ میں رکھا ہوا ہے۔ کچھ طالبان ایسے بھی جو تحریک طالبان پاکستان کو تسلیم ہی نہیں کرتے اور پاکستان میں دہشت گردی کرنے والوں کو امریکی اور بھارتی ایجنٹ قرار دیتے ہیں۔ مگر ہم انہیں دہشت گرد کہتے ہیں۔

افغان محاذ ِ جنگ کو پھر سے گرم کرنے کا ایک سبب سی پیک بھی ہو سکتا ہے۔ گوادر سے کاشغر کا تعلق امریکیوں کی آنکھ میں بری طرح کھٹک رہا ہے۔ انہیں اس بات کی تکلیف بھی ہورہی ہے کہ پاکستانی لوگ چینی زبان کیوں سیکھ رہے ہیں۔حیرت ہے کہ چینیوں اور روسیوں کو تو کبھی اس بات کی تکلیف نہیں ہوئی کہ ہم پاکستانی انگریزی کیوں پڑھتے اور بولتے ہیں۔ایک خیال یہ بھی سامنے آیا کہ سی پیک کو روکنے کے لئے کچھ ریاستوں نے امریکہ کو باقاعدہ فنڈنگ فراہم کی ہےمگر میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ امریکہ سی پیک کا مخالف نہیں ہوسکتا کیونکہ اُس میں امریکہ کے بھی بہت سے مفادات موجود ہیں۔

بہر حال یہ بات طے ہے کہ پاکستان کی بھلائی اسی میں ہے کہ پاکستان ایک ایک دہشت گرد تلاش کرکے اسے نشانہ عبرت بنا ئے۔ امریکہ کےلئے نہیں اپنے عوا م کے لئے اپنی قوم کے لئے ایک روشن اور درخشاں پاکستان کے لئے۔ جہاں تک افغانستان کی بات ہے کہ افغانستان کے مسئلہ کا کوئی فوجی حل موجود نہیں۔ وہ ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اسے مذاکرات کی میز پر حل ہونا چاہئے۔

430 — شدت پسندی

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

میں جب پیدا ہوا تھا تو ایوب خان نے مارشل لاء لگا رکھا تھاپھر یحییٰ خان نے لگا دیاپھر ذراساجمہوریت کا دور دیکھاتو ایک اور مارشل لاء پاکستان کی تاریخ میں مدو جزر پیدا کرنے لگا۔گویا میں کہہ سکتا ہوں کہ تیغوں یعنی سنگینوں کے سائے میں پل کر جوان ہوا ہوں۔سنگینوں کے سائے میں پل کر جوان ہونے والے فنکار کی سائیکی جیسی ہونی چاہئے۔ شاید میری سائیکی ویسی ہی ہے۔خوف کی کسی طویل رات میںعلامتوں اور استعاروں کی مدد سے روشنی اور خوشبوکی گفتگو۔۔ اتنے دھیان اور خیال سے ۔۔ کہ کہیں ذرا سی لغزش سے پائوں کسی زنجیر پر نہ جا پڑے۔میری سائیکی پر سب سے گہرے اثرات جنرل ضیا ء کے دور میں مرتب ہوئے ۔جب ضیاء نے مارشل لاء لگایا تو میں اس وقت پندرہ سولہ سال کاتھا۔مجھے انہی دنوں یوں محسوس ہونے لگا تھا کہ ہم بارہ پندرہ کروڑبے بال و پر پرندے ہیں۔قیدی بھی نہیں ہیں اور اڑ بھی نہیں سکتے۔جوانی ذرا بھرپور ہوئی تو کچھ دوستوں نے افغانستان جاکر جہاد کرنے پر مائل کرنے کی کوشش کی تو میں انہیں اپنے استادگرامی سید نصیر شاہ کے پاس لے گیا۔شاہ صاحب نے روس کے حق میںاور امریکی جہاد کے خلاف تقریباً گھنٹہ بھر گفتگو کی مگر میرے دوست نہ مانے اور امریکی جہاد پر چلے گئے۔یہ چار نوجوان تھے ان میں ایک شہید ہوگیا ۔اور دوواپس آگئے تھے۔چوتھے کا کچھ پتہ نہیں ۔

وہ افغانستان میں ہی رہ گیا تھا۔واپس آنے والے دوستوں نے مجھے کہا۔’’ شاہ صاحب ٹھیک کہتے تھے ۔ جب ہم نے روسی فوج کے ایک افغانی سپاہی کو قتل کیا تو اس وقت اس کی زباں پر کلمہء طیبہ رواں تھا جب ہم نے اس کی تلاشی لی تو اس نے اپنے سینے پر سورۃ یٰسین باندھی ہوئی تھی۔ میں نے پوچھا ۔سچ سچ بتائو تم گئے کیوں تھے۔توان میں سے ایک نے اپنے محلے کے ایک مولوی صاحب کاحوالہ دے کر کہا کہ انہوں نے کہا تھا کہ تم میںسے ہر شخص کے گھر میں ہر مہینے بیس ہزار روپے پہنچ جایا کریں گے اور واپسی پرتمہیں ایک ایک کلاشن کوف بھی دی جائیگی۔ اس زمانے میں بیس ہزار روپے خاصی بڑی رقم تھی۔پھر مولوی صاحب نے مرنے پرجنت کی بشارت دی ہوگی۔

مذہب کے نام پر رُکی ہوئی زندگی اور اس پر حکومتی نوازشات کی بارش کب یہ سوچنے دیتی ہے کہ ہوا ساکت ہے یا چل رہی ہے ۔خیال منجمد ہے یا رواں دواں ۔یہ معلوم کرنا وہاںممکن نہیں رہتا کہ اندھیرے میں جو سفر جاری ہے وہ ہمیں آگے کی طرف لے جارہا ہے یا پیچھے کی طرف۔اسی امریکی جہادِ افغانستان نے ایسے ہزاروں مجاہد پیدا کئے جنہیں اُس جہادعظیم سے فتح کے نشے کے ساتھ ساتھ خاصا مال غنیمت بھی ملا۔مال ِ غنیمت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ میں 1992میں جب میانوالی کے پہاڑی علاقے میں ڈرامہ سریل ’’پتھر‘‘ پروڈیوس کر رہا تھا۔تو جس کمپنی سے ٹیکینکل سہولتیں حاصل کی تھی اس کا سربراہ بھی اسی جہاد کا ایک مجاہد تھا ۔ اس کے پاس جو گاڑی تھی وہ بالکل ویسی ہی تھی جیسی امریکی فوجی فلموں میں استعمال کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ان مجاہدین کے دماغ آسمان پر پہنچ گئے تھے ۔پھرجب ان پاکستانی مجاہدوں نے پاکستانی حکومت کی سپورٹ سے ملا عمر کے ساتھ مل کر کابل پر قبضہ کرلیاتو ان کے دماغ ہی خراب ہوگئے۔انہوں نے اپنی مجاہد فورس کو بڑھانے کیلئے تقریباً ہر شہر کی دوچار مسجدوں میں کیمپ کھول لئے۔ایک مخصوص نقطہ ء نظر کے مولویوں نے جہاد فی سبیل اللہ کی تبلیغ کا سلسلہ تیز کردیا یعنی قتال فی سبییل اللہ کا کلچر عام ہوگیا۔مسلم امہ کی ایک حکومت اور پوری دنیا کو فتح کرنے کی سوچ بیدار کی گئی جس کی وجہ سے پاکستانیت کو بہت نقصان ہوا۔کشمیر سے لے کرکابل تک ہر پہاڑی راستے پر ایسے نعرے جگمگانے لگے ۔’’امریکہ کی بربادی تک ۔جنگ رہے گی جنگ رہے گی‘‘۔ خبر تو یہاںتک آئی کہ افغانستان میں شد ت پسندوںنے اٹامک اسلحہ کی تیاری کے متعلق کام کرنا شروع کردیا تھااورایک مشہور ایٹمی سائنسدان بشیرالدین محمود بھی افغانستان تشریف لے گئے۔تھوڑا بہت کام کیا بھی۔ یہ تھے وہ مجاہدین جوافغانستان میں امریکہ سے شکست کھانے کے بعد پاکستان کے دشمن بن گئے کہ پاکستان نے ہمارا ساتھ کیوں نہیں دیا۔حقیقت یہ ہے کہ پاکستان ان کا ساتھ اس لئے نہ دے سکا تھاکہ ان میں سے اکثریت علم کے خلاف تھی ۔جن کے دماغوں پر صرف خون سوار تھا۔عقل کی کوئی بات ان کے دماغ میں آتی ہی نہیں تھی۔امریکی حملے سے بچنے کیلئے پاکستانی حکومت کی طرف سے انہیں بہت سے راستے بتائے گئے تھے مگرانہوں نے ایک بات بھی نہیں مانی تھی۔الٹا جنرل پرویز مشرف کو قتل کرنے نکل پڑے تھے ۔یوں پاکستان میں دہشت گردی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔دنیا بھر کی پاکستان مخالف قوتیں ان کی پشت پناہی کرنے لگیں۔ایک اسلامی ملک نے بھی مسلک کی بنیاد پر ان کی ہر ممکن مدد کی ۔ان میں سے کچھ طالبان ایسے تھے۔ جنہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی سے ہماراکوئی تعلق نہیں۔اس وجہ سے اچھے اوربرے طالبان کی اصطلاحیں سامنے آئیں۔اور پھر معاملہ یہاں تک پہنچا کہ سولہ دسمبر کا سورج نے اچھے اور برے دونوں طرح کے طالبان کا مکمل خاتمہ کردیا۔

431 — جنرل راحیل شریف ضروری ہیں

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

منصور آفاق

مدنیہ منورہ میں ہونے والے خود کش دھماکے ہر مسلمان کے دل میں ہوئے ہیں ۔پورا عالم ِ اسلام کانپ گیا ہے ۔دنیا کے ڈیڑھ ارب لوگ تکلیف میں ہیں رحمت ِ دوعالمﷺ کے دروازے پر دہشت گردی ۔دہشت گردآخری حد سے بھی کچھ آگے بڑھ گئے ہیں ۔گنجائش ختم ہوگئی ہے ۔میں یقین رکھتا ہوں کہ اس واقعہ کے بعد کسی کے دل میں کسی دہشت گرد کی ہمدردی کا ذرہ بھی نہیں برقرار رہ سکتا۔بلکہ آج توبہت سے دہشت گرد بھی یہ سوچ رہے ہونگے کہ جس عظیم المرتبت ہستی کے حضور صرف آواز بلند کرنےوالوں کی زندگی بھرکی نیکیاں چھن جاتی ہیں وہاں دھماکے کرنے والے کیسے مسلمان ہوسکتے ہیں ۔مگر اطلاع یہی ہے کہ وہ نسلاً مسلمان تھے ۔جدہ میں دھماکہ کرنے والا خود کش تو خیر پاکستانی بھی تھا مگرنمازیں تو وہ بھی پڑھتے تھے جنہوں نے نواسہ رسولﷺ کو شہید کردیا تھا ۔دنیا میںمذہبی دہشت گردی کا آغاز اس وقت ہوا جب سوویت یونین ٹوٹ گیا ۔واشنگٹن کی تلواروں سے مجاہدین نے افغانستان میں فتح کے پرچم لہرا دئیے۔ اس وقت نیٹو کے سربراہ سے سوال کیا گیا کہ کیا اب نیٹو کا ادارہ ختم کردیا جائے گاکیونکہ اُس کا جو مقصد تھا وہ پورا ہوچکا ہے تو نیٹو کے سربراہ نے کہا ’’نہیں ابھی اسلام موجود ہے ‘‘میں ذاتی طور پر اس واقعہ کو ہمیشہ ایک فسانہ ہی سمجھتاتھا مگر گزشتہ دنوں میرے ایک بہت ہی قریبی دوست جو برطانیہ کی بڑی اہم شخصیت ہیں ۔جنہیں ملکہ برطانیہ نے کمانڈر آف برٹش امپائر کا خطاب بھی دیا ہوا ہے ۔انہیں ایک پروجیکٹ کے سلسلے میں نیٹو کے ہیڈکوارٹر میں بلایا گیا ۔پروجیکٹ یہ تھا کہ مسلمانوں میں نیٹو کے امیج کو کس طرح بہتر بنایاجائے ۔میرے دوست نےوہاں یہی بات سنائی کہ مسلمانوں میں نیٹو کے بارے میں ایسا پروپیگنڈا پھیلا ہوا ہے تو نیٹو کے آفیسر نے کہا ’’ یہ غلط پروپیگنڈا نہیں ہے ۔ اُس نے واقعی یہی کہا تھا ۔نیٹو میں کافی لوگ تھے جو یہی سمجھتے تھے مگر انہیں رفتہ رفتہ نیٹو سے نکال دیا گیا ہے ۔‘‘ اسی بات پرنیٹو نے میرے دوست کووہ پروجیکٹ نہیں دیا ۔ یقینا مسلم امہ کی بات کرنے والا برطانوی مسلمان ان کے کام کا نہیں تھا۔

کہنے کا مطلب یہی ہے کہ سوویت یونین کے خاتمے کے بعدمغرب کو محفوظ بنانے والوں کی توجہ مسلمانوں پر مرتکز ہوگئی تھی ۔سو سب سے پہلے تو شدت پسند مسلمان پیدا کئے گئے جو عالم گیر غلبہ اسلام کےلئے دہشت گردی کا راستہ اختیار کر لیں ۔پھراُن مسلمان ممالک پر توجہ دی گئی جو فوجی قوت رکھتے ہیں ۔چار مسلمان ملک اس سلسلے میں اہم ترین تھے ،عراق ،شام ، پاکستان اور ترکی ۔

چونکہ اسرائیل کے لئے عراق اور شام مسئلہ تھے سو پہلے انہی کی فوجی طاقت کو ختم کیا گیا بلکہ مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔باقی پاکستان اور ترکی رہ گئے ہیں۔دوہزار پندرہ پاکستان میں خانہ جنگی کا پلان ترتیب دیا گیا ۔جوجنرل راحیل شریف کے دانش مندانہ اقدام کی وجہ سے ناکام ہوگیا۔ترکی اور روس کی جنگ کرانے کی کوشش کی گئی مگر الحمداللہ وہاں بھی انہیں کامیابی نصیب نہیں ہوئی ۔لیکن دہشت گردی کے ذریعےپاکستان اور ترکی کو تباہ کرنے کی کوششیں مسلسل جاری ہیں ۔یہ کوشش بھی کی جارہی ہے کہ کسی طرح ایران اور برادر عرب ملک کے درمیان جنگ کرادی جائے تاکہ یہ دونوں ملک آپس میں لڑ کرمکمل طورپر برباد ہوجائیں ۔مغربی میڈیا کافی عرصہ پہلےا ن دونوں ممالک کے براہ راست تصادم کی پیش گوئی کرچکاہے ۔ پھربرادر ملک نے جواسلامی ممالک کی افواج کو جمع کر کے ایک نئی فوج کی تشکیل کا کام شروع کیا ہے،وہ بھی حکمران دنیا میں ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا گیا۔امریکہ کےتمام تھنک ٹینکس اس بات پر متفق ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں موجود ممالک کی موجودہ تقسیم بندی زیادہ عرصے تک برقرارنہیں رہ سکتی ۔تمام عرب ممالک کو تقسیم ہونا چاہئے۔مگر وہ یہ تقسیم مشرق وسطی کی مکمل تباہی کے بعد دیکھتے ہیں۔

القاعدہ کے لئے جس وقت اسامہ بن لادن نے بنیادی فنڈنگ فراہم کی تھی اس وقت جارج بش اور اسامہ بن لادن تیل کے کاروبار میں پارٹنر تھے ۔داعش کو اسلحہ اور فنڈنگ کی فراہمی پر امریکہ اپنی غلطی تسلیم کرچکا ہے ۔مگر سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایک ہی باراسے اتنا اسلحہ اور سرمایہ کیسے دے دیا گیا کہ وہ شام اور عراق جو باقاعدہ مملکتیں ہیں اُن کے ساتھ جنگ کامیابی سے لڑ رہی ہے ۔داعش اتنی طاقت ور تنظیم کیسے بنی ہے کہ روس پوری طرح شام کی مدد کررہا ہے مگر داعش شکست نہیں کھا رہی بلکہ اس کی کارروائیاں دنیا بھر میں جاری ہیں ۔ساتھ یہ پروپیگنڈا بھی کیا جارہا ہے کہ ترکی داعش سے تیل خرید رہا ہے ۔حالانکہ روس کی مسلسل بمباری اور شامی افواج کی جنگ کے سبب ان علاقوں میں جہاں سے تیل نکلتا ہے وہاںکوئی بھی تیل کا کارخانہ کام نہیں کر رہا ۔بہر حال ان تمام معاملات کے پیچھے کہیں نہ کہیں ایسے افراد موجود ہیں جن کی اسلام دشمنی واضح ہے ۔اس وقت برطانیہ میں عراق وار کے سلسلے میں یہ امکان پیدا ہوچکا ہے کہ ممکن ہے ٹونی بلیئر کو اس جرم میں سزا ہوجائے کہ اس نے بغیر ثبوت کے صدر بش کے ساتھ مل کر عراق پر جنگ مسلط کی ۔بہر حال ترقی یافتہ دنیا جس نئی دنیا کا تصور کرتی ہے ۔اس میں پاکستان اور بھارت میں ایک خوفناک جنگ کے بعد کا ماحول ہے ۔اس سازش میںترکی کے بھی کئی ٹکڑے نظر آتے ہیں۔عراق بھی تقسیم شدہ دکھائی دیتا ہے۔ترکی اور عراق کی تقسیم کے بعد جس کردستان کا خواب دیکھا جا رہا ہے ۔اُس کے متعلق اسرائیل نے کہا ہے کہ اگر کردستان کو آزاد کیا جاتا ہے تو اسرائیل اسے تسلیم کرنے والا پہلا ملک ہوگا ۔برادر عرب ملک کو بھی تین حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔اس وقت مغربی میڈیا پرعرب حکمرانوں کےلئے وہی الفاظ استعمال ہونا شروع ہوگئے ہیں جو وہ صدام حسین وغیرہ کا ذکر کرتے ہوئے ،کرتے تھے لیکن ہونا وہی ہے جو آسمانوں پر لکھا ہوا ہے ۔

سب سے زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ غیر مسلم قوتیں جو کچھ چاہتی ہیں وہ کام خودمسلمان کئے جارہے ہیں ۔کہیں ان کے اشارے پر اور کہیں اپنے مفادات کے لئےاورکہیں یہ سوچ کر کہ شاید یہی خیر کارستہ ہے جو شر سے نکل رہا ہے ۔اس وقت اسلامی ممالک میں سب سے احتیاط کی ضرورت پاکستان کو ہے ۔پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہے ۔پاکستان کی فوج دنیا کی چند بہترین افواج میں سے ایک ہے ۔ پاکستان کی سیکرٹ ایجنسی سے بھی ایک دنیا خوفزدہ نظر آتی ہے ۔سو دشمن ِ اسلام اس وقت بے چین ہیں کہ کسی طرح اس فوج کو تباہ کیا جائے ۔ ہمیں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ افغانستان کے پہاڑوں میں قطعاً کوئی ایسا سونا موجود نہیں کہ امریکہ وہاں سے جانے کا نام نہیں لے رہا ۔ایسے حالات میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں جنرل راحیل شریف جیسا بہادر اور ذہین آرمی چیف عطا کیاہے ۔انہیں کسی صورت میں نومبر میں ریٹائر نہیں ہونا چاہئے ۔پاکستان کو ان کی اشد ضرورت ہے۔

432 — سپہ سالار کی بانگِ بلند

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

منصورآفاق

سپہ سالار کی طرف سے کہاگیاکہ ’’میں وقت ِ مقرر پر ریٹائر ہوجائوں گا ‘‘شہر میںگفتگوئے رنگ و بو کے دبستان کھل گئے ۔کہیںپھول اداس ہوگئے کہ آتی ہوئی بہارکا اب کیا ہوگا۔ کسی نے سوال کیا کہ جسے تتلیوں اور جگنوئوں نے اپنا مسیحا سمجھا تھاکیا وہ صرف اپنے پیشہ ورانہ وقار کیلئے انہیں کسی آسیب زدہ راستے میں اکیلا چھوڑ جائے گا۔وہ جس نے سبزہ زاروں سے درندوں کو نکالا تھاکیاوہ پھر موسمِ گل کو انہی کے حوالے کر دے گا۔وہ جو ایک گلپوس اور زرتار دور کی تمہید بننے والا تھاکیا واقعی وہ صبحِ نگاراں کو تاریکیوں اور خزائوں کی وادیوں میں چھوڑ کر کہیں جانے والا ہے۔ہائے یہ کیا ہوا ۔شاخ شاخ یہی ڈر پھیل رہا ہے کہیں ایسا نہ ہوکہ پھرگلستان میں اُسی باغبان کادور پلٹ آئے جس میںووٹ اور نوٹ دونوں لٹ گئے تھے ۔چمن سے نکالی ہوئی خوف کی فضا پھر کہیں لوٹ نہ آئے ۔دہشت کے سرسراتے ہوئے سائے پھر کہیں شہروں کو اپنی لپیٹ میں نہ لے لیں ۔رکتی ہوئی اجتماعی’’لوٹ ‘‘ کی داستان پھر لیلیٰ ِشب کے لبوں پر مچلنے نہ لگے ۔پھر پہاڑوں پرموت کے عفریت کوجنم دینے والی کرپشن کی ریش دار دیوی کاراج نہ قائم ہوجائے۔

اگر وہ چلا گیا توکیاخطہ پنجاب میں ظلمت ِ شب کے رکھوالوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے روشنیوں کے لشکری آسکیں گے یا تھل کی صحرائی درس گاہوں میں خود کش جیکٹیں تیارہوتی رہیں گی۔ کیابلوچستان میںاقتصادی راہداری کے کناروں پر جھلملاتی ہوئی روشنیوں کو تحفظ مل سکے گا۔کوئٹہ میں ہزارہ کے لوگ جی سکیں گے ۔کیا پختون خواکے زخم زخم پہاڑوں پر کوئی مرہم لگا سکے گا۔کیا وزیر ستان پھر طالبستان نہیں بن جائے گا ۔کیا سندھ کی سڑکوں پر ظلمتیں راج نہیں کرنے لگیں گی ۔کیا زندہ کراچی پھر مردہ نہیں ہوجائے گا۔نیب کے جسم سے جان نہیں نکل جائے گی ۔یہ سلگتے ہوئے سوالوں سے بھرے ہوئے لوگ سوچتے ہیں۔ کہیںاپنے بازار گرم رکھنے کیلئے ہم کشمیریوں کے خون کو بھول تو نہیں جائیں گے ۔کہیں دہشت گردوں کا پھر ہمارے اسپتالوں میں علاج تونہیں ہونے لگے گا۔کہیں ماڈل ٹائون میں پھر کوئی سانحہ کروٹیں تو نہیں لینے لگےگا۔ ایک طرف ایسے بے شمار اندیشہ ہائے دور و درازہیں۔واہمے ہیں۔ وسوسے ہیں۔ماضی کے تلخ تجربات سے نکلے ہوئے خدشے ہیں اور دوسری طرف کسی کے چمن ِ دل میں گلوں میں رنگ بھرتی ہوئی بادِ نو بہار چلنے لگی ہے کہ بس وہ طوفان گزرنے والا ہے جس کے سبب گلشن کا کاروبارٹھپ ہوگیا تھا۔خوشی چہروں سے پھوٹنے لگی ہے کہ بہاروں کے پھاٹک کھلنے والے ہیں۔ جلد ہم ریگزارِعرب کی جسم جھلساتی دھوپ کو چھوڑ کرآب ِ دبیل کے کنارے شام کی سیر کیا کریں گے ۔بادبانوں میں آنچلوں کے رنگ لہرائیں گے ۔عرشوں پر ماڈلنگ ہوگی۔رنگ برنگی روشنیاں سمندرکے پانیوںمیں جگمگائیں گی۔کشتیاں ڈالروں سے بھری ہونگی ۔پھرساحلِ سمندر کی زمینوں پر ہمارا قبضہ ہوگا۔پھر میثاقِ جمہوریت سے نوٹوں کی بارش ہوگی ۔

انہوں نے اِن کھردرے لفظوںکا اِس اہتمام سے خیر مقدم کیا کہ جیسے زندگی میں اِس سے خوبصورت خبر انہیں اور کوئی ملی ہی نہیں۔صرف یہی نہیںاور بھی کچھ لوگ خبر پر رقص کناں دکھائی دئیے ۔خاص طور پر وہ لوگ جنہوں نے دوہزار پندرہ میں پاکستان کی تباہی کا خواب دیکھ رکھا تھا اور ان کے میڈیا نے بھی اِس خبر کو اِس طرح اچھالا کہ شرق و غرب میں پھیلا دیا ۔ شاید اس لئے کہ کہیں سپہ سالار اپنی کہی ہوئی بات سے منحرف نہ ہوجائے۔

تیسری طرف بیٹھے ہوئے لوگ سوچتے ہیں کہ یہ کہیں سورج نے سایوں کو شٹ اپ کال تو نہیں دی ۔ابھی تھوڑی دیر پہلے لندن کی کسی گلی میں ’’دورانیے ‘‘زیر بحث تھے کہ کیاسپہ سالاری کا دورانیہ تین کی بجائے چار سال کردیا جائے۔مجلسِ نمائندگانِ عوام کا دورانیہ پانچ کی بجائے چار سال پر محیط ہویا نہیں۔ذہنوں میں فائدوں اور نقصانوں کی جمع تفریق جاری ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ خوش ہونے والوں کے دلوں میں پریشانیاں کروٹیں لے رہی ہیں ہیں۔کیونکہ گینداب ان کے کورٹ میں واپس آچکی ہے ۔سپہ سالار اعظم بنانے کا نذرانہ پائوں کی ٹھوکر سے کسی کھڈے میں جاگرا ہے ۔دورانیہ بڑھانے کا طرح دار معاوضہ واپس کردیا گیا ہے ۔پریشانی برقرار ہے کہ صبح ِمختار کی نویدسنائی دے گی یا نہیں۔چراغِ منیر کی روشنی ہوٹل کے وسیع وعریض لان سے نکل کرتختِ لاہور کو منورکر سکے گی یا نہیں ۔

ایک چوتھی سمت بھی ہے ۔یہ لوگ نومبر سے پہلے پہلے کسی تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں یا اُس کے خواہش مند ہیں۔ان لوگوں کے خیال کے مطابق اگلے چند ماہ میں دہشت گردی کے خلاف جو کچھ ہونے والا ہے اسے موجودہ حکومت برداشت نہیں کرسکے گی اور معاملات زیادہ خراب ہوجائیں گے۔ سپہ سالار نے دوہزار سولہ میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی نوید سنا رکھی ہے اوروہ کوئی سیاسی لیڈر نہیں جو اپنی تاریخیں بدلتے رہتے ہیں ۔سوپنجاب میں کارروائی کا آغاز ہوا چاہتا ہے ۔خاص طور پر دہشت گردی کے ساتھ جڑی ہوئی کرپشن کے خلاف ایک خوفناک مہم شروع ہونے والی ہے۔یہ بھی انہی لوگوں کا خیال ہے کہ اِسی ضروری عمل کو روکنے کیلئے سپہ سالار کو آفرز دی گئی تھیں جنہیں ٹھکراتے ہوئے اُس نے نوماہ پہلے یہ بیان جاری کرادیا ہے کہ میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا میرے نزدیک ملک کی سالمیت سب سے زیادہ اہم ہے اوراس وقت ملک کی سالمیت پٹھان کوٹ کے واقعہ میں حکومت کی غلط پالیسی اور چارسدہ کالج پر حملے میں بھارت کے ملوث ہونے سے جڑی ہوئی ہے۔شاید وزیر داخلہ چوہدری نثار کی اپنی حکومت سے ناراضی کا سبب بھی انہی معاملات سے جڑا ہوا ہے۔

یہ میں نے چار طرح کے لوگوں کے خیالات بیان کئے ہیں۔اب یہ وقت بتائے گا کہ ان میںسے کون درست سوچ رہا تھا۔البتہ میں ذاتی طور پرمایوس نہیں ہوں۔انشااللہ اوباما کا کہا ہوا غلط ثابت ہوگا۔

433 — ضرب ِعضب سے گند ھا را آرٹ تک

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

منصورآفاق

پاکستان میں سینما کو زوال آیا ۔ تھیٹر بند ہوئے۔ آرٹس سینٹرز نظرانداز کئے گئے۔حکومت کی طرف سے آرٹ کی سرپرستی ختم ہوئی توتنگ نظری کو فروغ ملا۔شدت پسندی کے الائو روشن ہوئے۔معاشرے میں تشدد کا رجحان درآیااور ملک رفتہ رفتہ دہشت گردی کی لپیٹ میں آتا گیا۔خودکش دھماکوں اور بے رحم فساد وںکے شعلے جب اپنے آخر پہنچے تو قدرت نے پاکستان میںجنرل راحیل شریف بھیج دیا۔ہاری ہوئی انسانیت کے دل میں ضرب عضب جیسے کامیاب آپریشن نے امید کی شمع فروزاں کردی۔مگر میں سوچتا تھا کہ جسم سے کینسر زدہ حصہ تو کاٹ دیا گیا ہے مگر ابھی تک اس بات کا تدارک نہیں ہوسکا یہ کینسر دوبارہ ابھر نہیں آئیگا۔اِس مرض کا ایسا کوئی علاج کہیں ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا تھا جو اسے جڑ سے اکھاڑ دے ۔ میری نظراچانک ایک خبر پرپڑی اور دل باغ باغ ہوگیا۔احساس ہوا کہ معاملہ صرف ضرب عضب تک محدود نہیں رہا۔جس شدت پسندی اور تنگ نظری کی کوکھ سے دہشت گردی کا عفریت جنم لے رہا ہے اُس کے خاتمے کیلئے کام کا آغاز ہوچکا ہے ۔ خبر صرف اتنی تھی کہ راولپنڈی آرٹس کونسل میںگندھاراآرٹ کی نمائش ہوئی۔گوتم بدھ کے نادر مجسمے اور بدھا دور کے شاہکار ٹیکسلا سے منگوائے گئے۔نئے فنکاروں کے مجسمے بھی آویزاں کئے گئے۔ مجسمہ سازی گندھارا آرٹ کا اہم حصہ ہے ۔ گندھارا آرٹ سے میری دلچسپی بہت پرانی ہے ۔ مجھے پچپن سے کنول کا پھول اچھا لگتا ہے مگراس بات کا علم مجھے اس وقت ہواجب میں کچھ پروفیسرز کے ساتھ چشمہ جھیل کے قریب قلعہ کافرکوٹ دیکھنے گیاجہاں کچھ سٹوپاز پر بے شمار کنول کے پھول بنے ہوئے تھے کہ یہ کنول کاپھول گندھارا تہذیب کی علامت ہے۔انہی کی یاد میں کبھی میں نے کہا تھا

اب تک کھلے ہیں چشمہ ء دلگیر میں کنول

جیسے کسی زمانے کی تعمیر میں کنول

گندھارامیری آنکھ کے اتنا قریب ہے

لہرا رہا ہے جھیل کی تصویر نے کنول

گند ھا را آرٹ بد ھ مت کے فر و غ کے سا تھ پر وا ن چڑھا ۔ماضی قدیم میں شا ہرا ہِ ریشم کے رستے چین اورہند و ستان آپس میں مر بو ط ہو تے تھے ۔اس وقت یہ شاہراہ افغا نستا ن سے بھی گز رتی تھی ۔ ہندوستانی سیا ح ، تاجراور نقل مکا نی کر نے والے لوگ یہیں سے چین جاتے اور اہل چین کو بد ھ مت سے رو شنا س کر اتے تھے۔یوں بد ھ مت کے سا تھ گند ھا را آرٹ بھی متعارف ہو تا رہا۔ دنیا میں بد ھ کے سب سے بڑ ے مجسمے جو 175 فٹ اور 120 فٹ اونچے تھے ۔با میان کی پہاڑی پر پتھر کا ٹ کر بنا ئے گئے تھے ۔ مغرب کی نظر میں طالبان نے اپنے دور میں انہیں توڑ کربڑی سنگین بدتہذیبی کا مظاہرہ کیا تھا۔پیغمبر ِانسانیت نے صرف اللہ کے گھر سے بت اٹھوائے تھے۔ذراسوچئے یہ بھی تو اسی چارہ سازِ بیکساں کا فرمان ہے کہ دوسروںکے جھوٹے خدائوں کو برا نہ کہو وگرنہ وہ تمہارے سچے خدا کو برا کہیں گے ۔

بات ہو رہی تھی گند ھا را آرٹ کی ۔اس آرٹ میں کلاسیکل رومن آرٹ کے وا ضح اثرا ت بھی ملتے ہیں ۔ بدھ کا چہر ہ ، نا ک اور آنکھیں وغیر ہ یو نا نیو ں کی سی ہیں۔ مجسمہ سا زی میں استعمال ہونے والے مصا لحے اور مجسمے پر جو پا لش کی تہہ چڑ ھا ئی جا تی تھی ،یہ بھی یو نا نیو ں کی عطا کر دہ چیز یں تھیں۔ ایک زمانے میںان مجسمو ں کولباس اور زیورات بھی پہنا ئے جاتے تھے۔اگرچہ گندھارا آرٹ کو بری طرح برباد کیا گیا ہے مگرسب کچھ بر با د نہیں ہو ا۔دنیا میں گند ھا را آرٹ کے مثا لی شا ہکا ر آج بھی موجو د ہیں ۔

مسلمان جب ہندوستان میں آئے تو انہوں نے اِس گندھاراآرٹ کو مسلمان کرنے کی کامیاب کوشش کی ۔ مغل آرٹ اِسی کی ایک ارتقائی شکل ہے ۔مسلمانوں نے آرٹ کی صرف وہاں وہاں مخالفت کی ہے جہاں جہاں اس کا تعلق بت پرستی سے جڑا ہوا تھا اس میں کوئی شک نہیں کہ اس آرٹ کی ترویج میں بت پرستی کا بھی بہت دخل ہے کیونکہ جب کسی فن کا مذہب سے رشتہ جڑ جاتا ہے تو اکثر اوقات دیکھنے میںآیا ہے کہ اس میں لازوال شاہکار جنم لیتے ہیں مگر آرٹ صرف آرٹ ہوتا ہے نظریات سے بہت بالاتر۔نظریات کو اپنے پرچار کیلئے آرٹ کی ضرورت پڑتی ہے آرٹ کو نہیں ۔

سو اس وقت پاکستان میں آرٹ کی ترویج کی اشد ضرورت ہے ۔میرے خیال کے مطابق ہر ضلع کی سطح پر ایک آرٹس کونسل ہونی چاہئے اور ہر تحصیل کی سطح پر ایک آرٹ اکیڈمی انتہائی ضروری ہے۔جہاں نئی نسل کیلئے فنون لطیفہ سیکھنے کی تمام سہو لتیںموجود ہوں۔جیسے الحمرا آرٹس کونسل میں ہیں ۔میں یہاں عطاالحق قاسمی کو داد دئیے بغیر نہیں رہ سکتا انہوں نے پہلے اس بات کو محسوس کرلیا تھا اسی لئے الحمرا آرٹس کونسل کے چیئرمین بن کر ایک طویل عرصے تک آرٹ کی سرپرستی کرتے رہے۔اب وہ پی ٹی وی کے بھی چیئرمین ہیں ۔

توقع ہے کہ اب پی ٹی وی بھی آرٹ اور کلچر کے فروغ میںبھرپور کردار ادا کرے گا۔میرے خیال میں تو اگر آرٹ کلچر اور لٹریچر کی ایک وزارت بنا کر ان کے حوالے کردی جائے تو پاکستانیوں کی آئندہ نسلوں میں دہشت گردی کے جراثیم جنم ہی نہیں لے سکیں گے ۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ جب قویٰ مضمحل ہوجاتے ہیں تو مذہبی رجحان بڑھ جاتا ہےاورقاسمی صاحب کا مذہبی پس منظر بھی ہےلیکن قاسمی صاحب کو دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کیونکہ ابھی ان میں حسن اور رومانس کو سراہنے کی صلاحیت موجود ہے ۔

434 — دست بریدہ نسلیں

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

منصورآفاق

غلط کہا تھا ساحر نے کہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے ۔ جھوٹ بولا تھافیض نے بھی کہ اک ذرا صبر کہ اب ظلم کی میعاد کے دن تھوڑے ہیں ۔ شیخوپورہ میںظلم کی ایک اور خوفناک داستان لکھ دی گئی ہے ۔اپنا جائز حق مانگنے پرسولہ سالہ ابوبکر کے دونوں ہاتھ کاٹ دیئے گئے ہیں۔پچھلے سال ظالموں نے یہی داستان گجرات کے ایک گائوں میں لکھی تھی ایک کمسن بچے کو دونوں ہاتھوں سے محروم کردیا تھا ۔وہ ماں جس نے ایک خوبصورت اور مکمل بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں مٹھائی بانٹی تھی جب اس کے کٹے ہوئے ہاتھ دیکھتی ہوگی تو اس کے دل پر کیا کیا قیامت گزرتی ہوگی ۔وہ باپ جو جوان ہوتے ہوئے بیٹے کو دیکھ کرایک تابناک مستقبل کے خواب دیکھتا تھا جب اس کے سامنے اس کے بریدہ ہاتھ آئے ہوں گے تو کلیجہ منہ کو نہ آیا ہوگا۔میں سوچتا ہوں توکانپ کانپ جاتا ہوں کہ دست بریدہ لوگ کیسے زندگی گزارتے ہونگے ۔کوئی بتائے کہ جسم سے تو ہاتھ کٹ جاتے ہیں مگر روح سے کیسے نکلتے ہونگے۔ ہاتھ ملاتے ہوئے، کسی کو رخصت کرتے ہوئے ،پانی پیتے ہوئے، سرکھجلاتے ہوئے،کسی کو رستہ بتاتے ہوئے ۔بچوں کو بانہوں میں لیتے ہوئے،غصے میں مکا دکھلاتے ہوئے،کیا وہ ہاتھ اچانک جسم سے نکل نہیں آتے ہونگے۔

زمانہ قدیم سے ہر طاقت ور حق مانگنے والوںکے ہاتھ کاٹتاآرہا ہے ۔قدیم انسان کے اندرمشکل حالات میں زندہ رہنے کیلئے تشدد اور ضررسانی کی ضرورت جبلت بن کر لہو میں رچ بس گئی تھی۔ آج بھی اگر کچھ لوگوں کو کسی درندوں سے بھرے ہوئے ویران جزیرے میں چھوڑ دیا جائے تو ان کے اندرزندہ رہنے کیلئے دوسروں سے زیادہ طاقت حاصل کرنے کی خواہش پیدا ہوگی اور ایک دوسرے کو مار دینے کی جبلت ابھر آئے گی۔شایداسی حقیقت کو ڈارون نے کسی اور پہلو سے دیکھتے ہوئے ہمیں survival of the fittest جیسی تھیوری سے آشنا کیا تھا۔ طاقت حاصل کرنے اسے بڑھانے اور برقرار رکھنے کی جبلت کچھ لوگوں میں اتنی شدت کے ساتھ ابھرتی ہے کہ وہ اپنے مقصد کے حصول کیلئے دوسروں کو تکلیف اور خوف میں مبتلا رکھتے ہیں تاکہ وہ اُن کے سامنے سر نہ اُٹھا سکیں۔ ان کے اندر دوسروں کو زیر رکھنے کی خواہش اور خود کو ایک حاکم تسلیم کرانے کی تمنا دراصل ایک ایسا عمل ہے جس میںکسی منطقی فکر یا تہذیبی اصولوں کا عمل دخل نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے اور جب منطقی سوچ اور تہذیبی اصول یعنی قاعدے اور قانون نابود ہو جائیں تو ورثے میں ملی ہوئی وحشیانہ جبلت شدت کے ساتھ ابھرآتی ہے۔ اس وقت بھی دنیا کچھ لوگوں کی اسی جبلت کے ہاتھوں لہو لہان ہے۔ طاقت کی وحشی جبلت نے جگہ جگہ سڑکوں، گلیوں اور مکانوںمیں خوف اور تکلیف سے بھری ہوئی اتنی تصویریں لگا رکھی ہیںکہ انسان آنکھیں بند کر کے جینے پر مجبور ہو گیا ہے لیکن مایوسی کی بھی کوئی بات نہیں بعض جبلتوں پر وقت کے ساتھ ساتھ انسان نے قابو پانے کی کوشش کی ہے اور اس میں کسی قدر کامیاب بھی ہوا ہے۔انسان کے اندر یہ قوت بھی موجود ہے کہ وہ کسی جبلت کو بھی دبا سکتا ہے وہ اپنے منفی رجحان ،درندگی ، بھوک اور اپنی محرومی کے ہاتھ میں کٹھ پتلی نہیں ہے۔تاہم یہ اجتماعی فہم کے ساتھ مشروط ہے۔ جبلت کیا ہے۔جبلت ایسا انسانی عمل ہے جو صرف کسی فوری اور شعوری وجہ کے نتیجے میںنہ ہو بلکہ اس کی جڑیں باطنی گہرائیوں، موروثی اور غیر موروثی خواہشوں اور عادتوںسے لے کرایسی ذہنی حالتوں تک جاتی ہوں جہاں فوری طور پر کسی منطقی ردعمل کا اظہار نہیں ہوتااور غیر محسوس جذباتی دھارے کے تحت انسا ن قدم بڑھاتا ہے ۔کسی بھی مقصد کے حصول کی آرزواسے حرکت پر مجبور کرتی ہے۔ اسی عمل کو جبلت کہتے ہیں مثال کے طور پرمظلوم کی طرف لپکتے ہوئے ہاتھ کے پس منظر میںپہلی شے تو درندگی کا جذبہ ہے جوانسانی ذہن کی ایک شعوری سطح ہے اوربے ساختہ مظلوم کی طرف ظالم کا ہاتھ بڑھنا بھی کوئی لاشعوری عمل نہیں لیکن صدیوں کے تسلسل میںیہ عمل انسانی جبلت کی صورت اختیار کر گیاہے سو اسے ہم کسی حد تک لاشعوری عمل بھی کہہ سکتے ہیںمگر وہ جبلت جس کا اظہار ہاتھوں سے ہوتا ہے ہاتھ کٹ جانے کے بعد اس کی کیا کیفیت ہوتی ہے اس کا لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں۔یہ دو نوں مظلوم فردجن کے ہاتھ کاٹے گئے ، پاکستان کا فردا تھے ۔ یقیناً یہ دست بریدگی کبھی عرش کی جانب نظر کرتی ہوگی تو کبھی اپنے گرد و نواح پر کہ آخر اِس طرح ہمیں ہاتھوں سے محروم کر دینے کا کسی کو کیا حق ہے۔ اگرکسی کو یہ حق حاصل ہے تو پھِر اپنا حق مانگنے والے عوام کے ہر فرد کو اُس کا حق تلف کرنے والے کو دست بریدہ کرنے کا حق کیوں نہیں ۔

سچ تو یہ ہے کہ ہم سب دست بریدہ ہیں ۔ہمیں اپنے ہاتھ صرف دکھائی دیتے ہیں محسوس ہوتے ہیںلیکن جہاں ہم نے حق حاصل کرنا ہوتا ہے وہاں ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے توہاتھ کٹے ہوئے ہیں ۔مزدور جب اپنی اجرت طلب کرتا ہے ۔کسان جب اپنی فصل کی قیمت مانگتا ہے۔ غریب کا بچہ جب اچھی تعلیم کاحق مانگتا ہے ۔بیمار عورت جب دوائی حاصل کرنا چاہتی ہے۔ملازم جب زندہ رہنے کیلئے تنخواہ مانگتا ہے۔لوڈشیڈنگ کے مارے شہر جب بجلی مانگتے ہیں۔جب بھوک روٹی مانگتی ہے ۔جب پیاس پینے کے صاف پانی کا تقاضا کرتی ہے ۔جب جسم سردیوں میں گرم لباس مانگتا ہے ۔جب آدمی عزت نفس مانگتا ہے۔ جب لوگ کرپشن سے نجات مانگتے ہیں۔جب پاکستان عالمی بنکوں کی بیڑیوں سے رہائی مانگتا ہے تو خبر ہوتی ہے کہ اس کے ہاتھ ہی کٹے ہوئے ہیں ۔ اپنی یہ دست بریدہ نسلیں کئی دہائیوں سے اِسی طرح چلتی چلی آرہی ہیں ۔بازوئوں سے ہاتھ نکلتے ہی نہیں ۔ایک آخری امید راحیل شریف سے ہے دیکھتے ہیں کب باریاب ہوتی ہے ۔

435 — کرکٹ کی سفارت کاری

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

پاکستان کی پانچ محترم ترین شخصیات خورشید قصوری، شہریار خان ، نجم سیٹھی،غلام علی اورعلیم ڈار کے ساتھ بھارت میں پیش آنے والے واقعات ایسے نہیں کہ ان سے صرفِ نظر کیا جا سکے ۔ بھارت یہ بات بھی جانتا تھا کہ ان کی حیثیت بڑے پاکستانی سفارت کاروں سے کسی طرح کم نہیں۔اس کے باوجود شہریار خان اور نجم سیٹھی کی موجودگی میںبی سی سی آئی کے ہیڈکوارٹرز میں شیو سینا کے غنڈوں کا حملہ یہی بتا رہا ہے کہ بھارتی حکومت خود ان مذاکرات کومنسوخ کرنے کا بہانہ تراشنا چاہتی تھی ۔

بگ تھری کا ووٹ لینے کیلئے بھارت نے کچھ د ل فریب وعدہ کئے تھے۔پہلے وعدے کے مطابق اِسی سال دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں پاک بھارت کرکٹ سریز کھیلی جانی تھی مگر اُس طرف سے مکمل خاموشی دیکھ کرکچھ عرصہ پہلے شہریار خان نے یاددہانی کا محبت نامہ ارسال کیا تھا۔جواباًماہِ اکتوبر تک انتظار کامشورہ ملاکہ دہلی میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں دیکھیں گے کہ وصالِ یار ممکن ہے یانہیں۔یعنی ایک طرح سے انکارہی کردیا گیاتھامگر اپنا معاملہ اُس غریب شخص جیسا ہے جواپنے بیٹے کیلئے گائوں کے چوہدری کے ڈیرے پر اس کی بیٹی کا رشتہ مانگنے چلا گیا تھا ۔ چوہدری کے حکم پر اس کے ملازموں نے اس کی خوب پٹائی کی ۔وہ مار کھا کر اٹھا۔اس نے زمین سے اپنی پگ اٹھائی اور اس کی گرد جھاڑتے ہوئے بولا’’تو پھر چوہدری صاحب میں انکار ہی سمجھوں ‘‘

جب شہریار خان اور نجم سیٹھی بھارت پہنچ گئے تو بھارت کیلئے مسئلہ پیدا ہوگیا کہ اب کیسے انکار کیا جائے۔صاف الفاظ میں انکار کیا نہیں جا سکتا تھاکیونکہ اُس دل فریب عہد و پیماںکی ایک دنیا گواہ ہے ۔وعدہ وفا کرنے کی ضمانت دینے والے ممالک بھی موجود ہیں۔سو لجاتی اور شرماتی ہوئی انڈین حکومت نے معاملہ اپنی ایجنسیوں کے سپرد کردیااور وہ شیو سینا کو میدان میں لے آئی۔ایک بھارتی دانشور کا خیال ہے کہ بال ٹھاکرے کی موت کے بعد شیو سینا پر مکمل طور پر ایجنسیوں کا کنٹرول ہے مگرمیں سمجھتا ہوں کہ بال ٹھاکرے کی زندگی میں بھی ایسا ہی تھا۔چلتے چلتے شیو سینا کا تھوڑا سا حدود اربعہ بھی سن لیجئے۔

ہندو میتھالوجی میں’ شیوا‘تباہی کا دیوتا ہے ۔اورنگ زیب عالمگیر کے دور میں مسلمانوں کے خلاف جس ہندومرہٹے نوجوان نے گوریلا جنگ کاآغاز کیا اس کا نام بھی شیوا تھا ۔ہندو آج بھی اسے شیوا کا ایک روپ سمجھتے ہیں۔ان دنوںبھی بمبئی کے سمندر میںاُسی شیوا جی کا تین سو فٹ اونچا مجسمہ بنایا جارہا ہے۔وہ ہندوستانی تاریخ میں مغلیہ دورکا ہیروہے ۔اس نے1674میں مرہٹہ سلطنت کی بنیاد رکھی جو 1818تک قائم رہی ۔بے شک اس شیوا نے مغلیہ سلطنت کو اتنے گہرے زخم لگائے تھے کہ اورنگ زیب کی وفات کے ساتھ ہی سلسلہ ء زوال شروع ہوگیا تھا۔شیوا جی نے مرتے ہوئے اپنے لوگوں سے کہا تھا کہ اس وقت تک جنگ جاری رکھنا جب تک دھرتی ماتا پر ایک مسلمان بھی موجود ہے۔تاریخ میں پہلی باراسی نے بابری مسجد اور تاج محل کو گرانے کی بات کی تھی اس کے خیال میں جہاں بابری مسجد بنائی ہے وہاں پہلے رام کا مندر تھا اور جہاں تاج محل بنایا ہے وہاں شیوا کا مندر تھا .

اُسی کے نقشِ کفِ پا پرپائوں دھرتے ہوئے 1966میں بال ٹھاکرے نے ایک تنظیم بنائی۔اور شیوا جی کے نام پر اس کا نام شیو سینا رکھا۔ یہ تنظیم آغاز میں مرہٹے نوجوانوں کے حقوق کیلئے بنائی گئی تھی مگرجلد ہی بھارتی ایجنسیوں کی مدد سے وہ اُسے اپنے انتہا پسند ہندو مریدوں کی سیاسی جماعت بنانے میں کامیاب ہوگیا۔پھرجب بھی بھارتی ایجنسیوں کو پاکستان کے خلاف شور و غوغا کرانا مقصودہوا اِسی تنظیم سے کام لیا ۔

بال ٹھاکرے نے انیس سو ستر میں کہا تھا کہ شیو سینا کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ ہندوستان میں پھر کوئی اور پاکستان نہ بن سکے ۔گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام اور بابری مسجد کو شہید کرنے میںبھی اس تنظیم نے اہم کردار ادا کیاتھالیکن تمام زندگی کی تگ و دو کے باوجودمرنے سے چند ماہ پہلے بال ٹھاکرے کو کہنا پڑ گیا تھا ’’میں ہندوستان میں ایک اور پاکستان کو جنم لیتے ہوئے دیکھ رہا ہوں‘‘۔بال ٹھاکرے کو سب سے زیادہ تکلیف اپنی پوتی سے پہنچی تھی جس نے دوہزار گیارہ میں اسلام قبول کر کے ایک مسلمان سے شادی کرلی تھی۔

شیو سینا نے صرف ہندو تہذیب کو زندہ کرنے کی کوشش نہیں کی اس نے ہندوئوں کیلئے بھی بہت کام کیا۔غریب ہندو ئوں کیلئے کئی لاکھ مکانات کی تعمیر شیو سینا کا ایک بہت بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے ۔ِاس تنظیم نے نسلوں سے فٹ پاتھوں پر رہنے والوں کی زندگی بدل دی ۔یہ تنظیم اپنے مقصد کیلئے بھارت کے تمام امیرلوگوں سے بھتہ لیتی ہے۔چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔وہاں شیو سینا کے کسی مطالبے سے انکار کی جرات اپنی موت کو آواز دینے کے مترادف ہے ۔لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ شیو سینا امیروں سے وصول کیا ہوا بھتہ بڑے بھرپور انداز میں غریبوں میں تقسیم بھی کرتی ہے۔اسے تقریباً پچاس سال ہونے کو ہیں مگر وہ اب تک بھرپور عوامی مقبولیت کبھی حاصل نہیں کرسکی۔1986تک شیو سینا کے پاس لوک سبھا کی صرف ایک نشست تھی۔ 1995میں پہلی بار اسے 73نشستیں ملی تھیں۔

بہر حال یہ بات طے شدہ ہے کہ بھارت کو معلوم ہوچکا تھا کہ وہ مذاکرات کی میز پر کرکٹ کا میچ ہار جائے گااس لئے اُس نے شیو سیناکو سامنے کردیا ۔بالکل اسی طرح خورشید قصوری بھی پاکستان کے سابق وزیر خارجہ تھے بھارتی حکومت کے لئے یہ ممکن نہیں تھاکہ وہ خود ان کےپروگرام پر پابندی عائد کرے اوراُس کیلئے ایک پاکستانی کی کتاب کی بڑھتی ہوئی پذیرائی بھی تکلیف دہ تھی۔ بھارت تو غلام علی جیسے عظیم پاکستانی گلوکار کو برداشت کرنے کیلئے بھی تیار نہیں ۔کہاں خورشید قصوری۔ شیو سینا سے بھرپور کام لیا گیا ۔ماضی میں شیو سینا کا کشمیرکے معاملات میں کوئی زیادہ عمل دخل نہیں تھالیکن موجود دورِ حکومت میں کشمیر میں بھی شیو سینا کومضبوط کیا جارہا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے رکن اسمبلی رشید انجینئر پر سیاہی پھینکنے کا واقعہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔بہر حال کرکٹ کی سفارت کاری کا دور ختم ہوچکاہے اوریہ بھی طے ہوگیا ہے کہ پاکستان نے بگ تھری کے حق میں ووٹ دے کرایک ناقابل تلافی غلطی کی تھی۔

436 — جنگ بندی کامعاہدہ

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

ایک پامال شدہ مصرع بھارت کیلئے کہ وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوگیا۔کل پھرنکیال سیکٹرکی فضا ئیں بارود کی بو سے بھر گئی تھیں۔جنگی جنون پھر ٹھاٹھیں مارنے لگا تھا۔پھر توپوں کے موت اگلتے دہانے کھول دئیے گئے۔ انہیں ٹھنڈا کرنے کیلئے مجبوراً ہماری امن پسندتوپوں کو بھی جاگنا پڑا۔

کل میرے پاس سائوتھ ہال لندن سے رنجیت سنگھ آئے ہوئے تھے ۔انہوں نے سن2001میں مجھ سے خالصہ نام کی ایک ڈرامہ سیریل لکھوائی تھی۔یہ ڈرامہ سیریل ان ایک لاکھ سکھوں اور سکھنیوں کی یاد میں تھی جو خالصتان کی تحریک میں اپنے دھرم پر نثار ہوگئے تھے۔میں نے ان سے کہا کہ معاملات کچھ بہتر ہورہے ہیں ۔بھارت نے وعدہ کیا ہے کہ آئندہ بلااشتعال فائرنگ نہیں ہو گی ۔تووہ کہنے لگا۔’’ یہ ہو ہی نہیں سکتا۔بھارت کل پھر گولہ باری کرے گا۔اس وقت بھارت کے اندر علیحدگی کی جتنی تحریکیں چل رہی ہیں۔وہ کسی وقت بھی اِس ہاتھی کو زمیں بوس کر سکتی ہیں۔واہے گرو دی۔

ہماری خالصتان کی تحریک پھر پوری طرح جاگ اٹھی ہے ۔ کشمیر بھارت کی شہ رگ پر ایک سلگتا ہوا پھوڑا بن چکاہے ۔تامل ناڈو بڑی جواں مردی سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔آسام میں آزادی پسندوں کی34تنظیموں کو بھارت نے دہشت گرد قرار دے رکھا ہے ۔اورنا چل پردیش اور لداخ کی صورت حال بھی ایسی ہی ہے ۔اورنا چل پردیش کے شہریوں کو تو چین نے ویزے سے مستثنیٰ قرار دے دیاہے ۔مائو نواز تقریباً بھارت کو لے بیٹھے ہیں ۔مودی حکومت کے پاس لوگوںکو ایک مرکز پر جمع رکھنے کیلئے واحد شے ’’اکھنڈ بھارت کا خواب یعنی پاکستان دشمنی ‘‘ ہے۔سو بھارت باز نہیں آسکتا۔

میںنے کل کسی پاکستانی اخبار میں پڑھا کہ پاک آرمی انڈیا کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ کر نے پر تیار نہیں ہے۔اس میںبھارتی وزیر داخلہ کی اس پیشکش کا حوالہ دیا گیا تھاکہ آئو یہ معاہدہ کر لیتے ہیںکہ سرحد پر کوئی بھی پہلی گولی نہیں چلائے گا جس کے جواب میں جنرل برکی نے کہاکہ اس بات کا جواب میں اعلیٰ سیاسی و فوجی قیادت سے پوچھ کر دے سکتا ہوں ۔اس کے بعد لکھا تھا کہ معاہدہ تاشقند میں بھی بھارت نے یہی بات کی تھی مگراس وقت کے وزیرخارجہ ذوالفقار علی بھٹو نے انکار کردیا تھا۔جی یہاں تک تو بالکل درست ہے مگریہ بھی دیکھئے کہ جنرل ایوب نے معاہدہ تاشقند میں اپنے ہاتھ سے یہ بات تحریر کردی تھی کہ بھارت اور پاکستان آئندہ جنگ کئے بغیر اپنے باہمی مسائل حل کریں گے ۔اور یہی جملہ ان کی حکومت کولے ڈوبا تھا۔ذوالفقار علی بھٹو نے جنرل ایوب کے خلاف یہی مہم چلائی تھی کہ ایک جنرل نے کشمیر کا سودا کردیاہے ۔یہ سچ نہیں ہے میری اطلاعات کے مطابق فوجی قیادت اب بھی بھارت کے ساتھ یہ معاہدہ کرنے پر تیار ہے کہ آئندہ دونوں طرف سے کوئی گولی نہیں چلائے گا۔ تمام مسائل مذاکرات کی میز پر ہی حل ہونگے ۔افواج پاکستان کو علم ہے کہ جنگ مسائل کا حل نہیں ۔لیکن اس بات کو بھی ذہن میں رکھا جائے کہ 1971میں اس معاہدے کے باوجود بھارت نے پاکستان پر حملہ کیاتھا۔یعنی بھارت کا کوئی دین ایمان نہیںہے۔ وہ کسی وقت بھی خود جنگ کا آغاز کرکے پاکستان پر اس کا الزام لگا سکتا ہے ۔

میں نے ایک دن جنرل نیازی سے کہا تھا کہ آپ مشرقی پاکستان میں مر کیوں نہیں گئے تھے ۔ہم میانوالی والوں کے ماتھوںپر شرمندگی کی کالک تھوپنے کیلئے کیوں زندہ رہے ۔کیا زندگی اتنی پیاری شے ہے ۔انہوں نے کہا ’’ لڑکے ۔مجھے معلوم تھا کہ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سال کی زندگی سے بہتر ہوتی ہے ۔ میں یہ بھی جانتا تھاکہ بھارت کے خلاف لڑتے ہوئے شہادت مجھے ہمیشہ کیلئے زندہ جاوید کردے گی۔مگر میں نے اتنے بڑے اعزاز کو چھوڑ دیا ۔صرف پاکستان کو بچانے کیلئے ۔ مجھے معلوم ہوچکا تھا کہ بھارت اسرائیل کے ساتھ مل کرپاکستان کو مکمل طور پر ختم کرنے کی سازش تیار کر چکا ہے ۔اس سازش میں کچھ اور ممالک بھی شامل ہیں ۔

کچھ میر جعفر بھی ہیں ۔جنگ جتنی طویل ہوگی وہ سازش اتنی ہی زیادہ کامیاب ہوگی ۔مجھے یہ بھی بتا دیا گیاتھا کہ مغربی پاکستان کے پانچ ہزار مربع میل پر بھارت قبضہ کر چکا ہے اگرجنگ نہ بند ہوئی تو صرف ایک ہفتے میں انڈین فوجیں لاہور پر قبضہ کرچکی ہونگی۔ہم مغربی پاکستان کا بھی تحفظ نہیں کرسکیں گے۔لڑکے !تم مانو نہ مانو یہ تمہاری آزادی میری شرمندگی بھری زندگی کی خیرات ہے ‘‘میں نے پوچھاکہ آپ کے نزدیک 71کی جنگ ہارنے کی بنیادی کیا وجہ تھی ،تو جنرل نیازی نے کہا’’ 71کی جنگ تو ہم اُس دن ہار گئے تھے جب صدر ایوب نے جنرل یحییٰ کو آرمی چیف بنادیا تھا۔لڑکے میں ایسی باتیں نہیں کرتا مگرتمہاری بکواس برداشت نہیں ہوئی تھی‘‘71کی جنگ ہم کیوں ہارے ؟۔ اس سوال کے ہزاروںجواب ہیں لیکن میرے نزدیک اس کاسب سے پہلاجواب ’’معاہدہ تاشقند ‘‘ہے۔ہم نے بھارت کے ساتھ ہمیشہ کیلئے جنگ بندی کا معاہدہ کرلیا اور مطمئن ہوگئے اب بھارت کے ساتھ کبھی جنگ نہیں ہوگی لیکن جب بھارت نے ہم پر جنگ مسلط کی توہم بوکھلا گئے ۔ کیونکہ ہم تیار ہی نہیں تھے۔ ہمیں اس بات کا احساس ہی نہیں تھا کہ دشمن کتنا مکار ہے ۔الحمدللہ اس وقت جس شخص کے ہاتھ میںافواجِ پاکستان کی قیادت ہے وہ بہادر بھی ہے صاحب ِ حکمت بھی۔اب وہ بھارت کے ساتھ جنگ بندی کامعاہدہ کر نے کے بعد بھی جنگ کیلئے پوری طرح تیاررہے گا ۔ہر طرح کی جنگ کیلئے ۔پاکستانی قوم ایک سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسی جاسکتی ۔

437 — آئو صلح کرلیں

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

کشمیر کے لئے ہونے والی ایک جنگ جو پچھلے ساٹھ برس سے مسلسل زمینی اور ذہنی محاذوں پر لڑی جارہی ہے ۔جس میں فتح کے جشن بھی ہیں اور شکست کے آنسو بھی۔ ’’چھمب جوڑیوں‘‘ کی فتح بھی ہے اور’’ رن کچھ ‘‘کا معرکہ بھی ۔چھ ستمبر کی صبح بھی ہے سترہ دسمبر کی شام بھی ۔ سقوط ِ ڈھاکہ کی دردبھری رات بھی ہے اورکارگل کے شہیدوں کاپُرسعادت لہو بھی ۔ بیانوے ہزارفوجیوں کے ماتھوں پر قیدیوں کے لکھے ہوئے نمبر بھی ہیں اور شملہ کی میزوں پر تحریر ہونے والا عہدنامہ بھی۔ غربت کے اندھے کنویں میں گرتی ہوئی دونوں طرف کے عوام بھی ہیں اور ایٹم بم گرانے والے بمبار طیارےبھی۔اگرچہ یہ بھی سچ ہے کہ اُس طرف بھی کروڑوں مسلمان رہتے ہیں مگر پھر بھی ہم ایٹم بم بنانے پر مجبور ہیں۔اس بات سے بھی انکار نہیں کہ جو زبان ہم بولتے ہیں تم بھی تقریباً وہی زبان بولتےہو۔ یہ بھی سچ ہے کہ ہم دونوں کی رنگت ایک جیسی ہے ۔یہ بھی حقیقت ہے کہ ہمارا رہن سہن ،بودو باش ،کھانا پینا، موسیقی، طرزِ تعمیر وغیرہ وغیرہ ایک جیسے ہیں۔ہم اس بات سے بھی منکر نہیں کہ انگریزوں سے آزادی کیلئے ہم دونوں نے مل کر دوسو سال تک آزادی کی جنگ لڑی ہے۔اس سچائی سے بھی ہم دونوں منحرف نہیں کہ ہم ایک ہزار سال تک ایک گھر میں دو بھائیوں کی طرح رہتے رہے ہیں ۔بس اتنا فرق تھا کہ اُس دور میں عنان حکومت ہمارے ہاتھ میں تھی۔تم بھی پندرہ اگست کے دن یہی کہتے ہو کہ وقت جب کرب کے دوزخ میں کئی صدیوں تڑپ تڑپ اٹھا تھا تو تب جا کر کہیں یہ ساعتِ پُرنور و ضیا بخش نمودار ہوئی تھی جو ایک نئے عہد کی تمہید بنی ہے۔ ہم بھی چودہ اگست کو یہی کہتے ہیں۔ تم بھی اپنے بھارت کی تاریخ ویدوں سے شروع کرتے ہو ہم بھی اپنے پاکستان کی تاریخ موہنجو داڑو اور ہڑپہ سے شروع کرتے ہیں ۔ ہم بھی انہی دریائوں کا پانی پیتے ہیں جو تیرے دیس سے آتے ہیں ۔ وہی مچھلیاں پکڑتے ہیں جو تمہارے مچھیروں کی گرفت میں نہیں آتیں ۔ انہی پرندوں کی پروازوں کے منظر دیکھتے ہیں جو تمہارے ہمارے پانیوں کے ساتھ ساتھ سفر کرتے ہیں۔لیکن پچھم سے آنے والی ہوائیں ہم تمہیں بھیجتے ہیں۔ برسنے والے بادل ہماری طرف سے تمہاری طرف جاتے ہیں۔ تمہیں اس ابر و باد کی قسم! ذراغور کرو۔ اپنے گریبان کے بٹن کھول کراندر جھانکو۔ کہو کہ ہمارے بیچ یہ خون کی لکیرکس نے کھینچی ہے۔تمہاری بے انصافی نے ۔ برصغیر کی تقسیم میں تمہارے غیر منصفانہ کردار نے ۔ہم نے جونا گڑھ بھی تمہیں دے دیا تھا۔حیدر آباد دکن کو بھی بھول گئے تھے۔ صرف ایک کشمیر مانگا تھا کیونکہ وہاں کے لوگ پاکستان کے ساتھ جانے پر بضد تھے۔تم نے ان لوگوں پر ظلم کی انتہا کردی ۔انسانیت کی جتنی تذلیل تم سے ہوسکتی تھی تم نے وہاں کی اور مسلسل کئے جارہے ہو۔ کیاقائد اعظم محمدعلی جناح اور مہاتما گاندھی نے پاکستان اور بھارت اس لئے بنائے تھے کہ ہم اپنی زمینوں کو ایک دوسرے کے لہو سے ناپاک کرتے رہیں انہوں نے تو یہ نیک کام اس لئے سرانجام دیا تھا کہ ہم دونوں اپنے اپنے گھروں میں اپنی اپنی خواہشات کے مطابق جی سکیں اپنے اپنے مستقبل کو تابناک کرسکیں مگر افسوس کہ دونوں تباہی کے ہولناک غاروں میں گرتے چلے گئے ۔کچھ لوگ اس کاذمہ دار انہی انگریزوں کو سمجھتے ہیں جن سے ہم نے آزادی حاصل کی تھی ۔ان کا خیال ہے کہ وہ سفیدفام قوتیں صرف اپنے اسلحہ کی منڈیاں برقرار رکھنے کےلئے ہزاروں انسانی جانوں کا خون کرا چکی ہیں اور مسلسل اسی کام پر تلی ہوئی ہیں مگر میں اس تجزیے سے اتفاق نہیں کرتا ۔میرے نزدیک اپنی اور ہماری تباہی کے ذمہ دار تم ہو۔ سچ یہی ہے کہ تم نے دل سے پاکستان تسلیم ہی نہیں کیا۔ اپنے اکھنڈ بھارت کے خواب سے باہرہی نہیں نکل سکے۔ابھی بھی کچھ نہیں گیا۔ابھی ہم دونوں کے ایٹم بم اپنے اپنے مورچوں میں ایستادہ ہیں۔ آئو صلح کرلیں۔ صلح کیلئے اپنی صرف اتنی شرط ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دو۔ اس کے بدلے تمہیں کیاملے گا ۔شاید کبھی تم نے اس بات پر غور نہیں کیا۔ غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے تمہارے کروڑوں لوگوں کو ایک خوبصورت زندگی مل جائے گی ۔ فٹ پاتھوں پر سونے والوں کوچھتیں مل جائیں گی۔تمہارے ملک میں رات کو کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔ کسی کا جسم مفلسی کی وجہ سے برہنہ نہیں ہوگا۔ غربت کسی بچے سے مزدوری نہیں کراسکے گی ۔ تعلیم ، صحت اور انصاف ہر گھر کی دہلیز پر پہنچ جائے گا۔تم دنیا کی بڑی معاشی طاقت بن جائو گے۔صرف کشمیریوں کو ان کا حق دینے سے۔

تمہاری طویل مغربی سرحد ہمیشہ کیلئے محفوظ ہوجائے گی۔اسلحے پر لگائے جانے والے کھربوں ڈالر سے تم ایک نیا بھارت تعمیر کرلو گے۔پاکستان تمہاری مصنوعات کیلئے ایک بہت بڑی منڈی ثابت ہوگا۔تمہیں افغانستان اور ایران کے راستوں سے دنیا تک پہنچنے کی سہولت میسر آجائے گی۔یقینا یہ تمام فائدے ہمارے حصے میں بھی آئیں گے مگر تم زیادہ منافع میں رہوگے۔کیونکہ تم اسلحہ پر ہم سے کئی گنا زیادہ خرچ کرتے ہو۔ تم نے ہم سے کہیں زیادہ بڑی فوج بنا رکھی ہے۔ہمارے پاس تو حفاظت کیلئے ایک ایٹم بم ہے اورہم اسے قطعاً استعمال نہیں کرنا چاہتے مگراس کا انحصار تم پر ہے ۔

ہم تو برسوں سے امن کی آشا کے گیت لکھ رہے ہیں۔پنجروں سے نکال نکال کر فاختائیں اڑا رہے ہیں۔ ہمارے ہر گلدان میں ہمیشہ زیتون کی ٹہنی لہراتی رہی ہے۔ ہم نے سدا آشتی کے نعرے لگائے ہیں۔کبھی مطلق مایوسی نہیں ہوئے ۔مگر ہمیں ہمیشہ یہی محسوس ہوا ہے کہ تمہاراباطن مردہ خانے کی طرح ہے جہاں خوبصورتی اور خیر کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں مگر روح کے ویرانوں میں جتنا بھی اندھیرا ہو جائے کوئی نہ کوئی چاند کوئی نہ کوئی ستارہ کہیں نہ کہیں ضرور موجود ہوتا ہے۔

438 — 8فروری ۔برطانیہ کا تاریخ ساز دن

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

۔ مگریہ نہیں سوچا تھا کہ قطرہ گہر کی صورت میں تشکیل پاکر کس قدر بیش قیمت ہوجاتا ہے ۔ غالب نے اس حقیقت سے صرفِ نظر کر لیا تھا کہ ہر قطرہ انہی مراحل ِ درد سے گزر کر بیش قیمت نہیں ہو سکتا ۔ دراصل یہ ربِ کا ئنات کا ایک معجزہ نماراز ہے ۔ وہی جانتا ہے کہ کون سا قطرہ گہر ہونے کے قابل ہے اور کون ساقطرہ آغوش صدف میں پرورش پاکر غلاظت مآب کیڑا توبن سکتا ہے ۔ گہر نہیں ہو سکتا !(اللہ جسے چاہتا ہے ارتقاکی راہ میں قائم رکھتا ہے اور جسے چاہتا ہے مٹا دیتا ہے )یعنی کہ ارتقاء مقصود تخلیق کائنات ہے .انسانیت کے ہر دورِ ارتقاء کی رہنمائی کیلئے اللہ تعالیٰ نے اپنی طرف سے انبیاء و رسل کا سلسلۂ زریں جاری رکھا حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر حضرت عیسیٰ علیہ السلام تک اپنے اپنے دور کی رہنمائی کیلئے وقت کے مطابق کامل و اکمل رہنما تشریف لاتے رہے ۔ مگر ابھی تک کائنات کا ارتقاء نا تمام تھا ۔ اس لئے ’’ کن فیکون ‘‘ کی صدائیں آتی رہیں ۔ اور جب انسانیت فکر ی لحاظ سےاپنے آخری اور تکمیلی دور کا آغاز کرنے لگی اور اس نے اپنی راہ نمائی کیلئے تڑپ کر آسمان کی طرف دیکھا تو آسمان والے نے اہل زمین کی ترستی نگاہوں کو مایوس نہیںکیا اور قیامت تک کیلئے حضور سر ور عالم ﷺ کی ذات میں ایک ہادی برحق اور رہبرِ کامل و اکمل کو بھیج دیا ۔ جو جمیع صفاتِ حسنہ کا مجموعۂ دلنواز تھا ۔ انسانیت کبریٰ کا یہ پیکر کا مل انابتِ آدم ؑ ، سفارتِ نوح ؑ ، سلامتی قلب خلیل ؑ، ایثار اسماعیل ؑ، طہارت ِ فکر لوطؑ ، صبرِایوبؑ ،انکسارِ یونسؑ ، استقامتِ صالح ؑ، ثبات ِہودؑ ، صفاتِ دراست ادریسؑ ، اوصافِ تربیت شعیب ؑ ، جلال ِضربِ کلیم ؑ ، جمال حلمِ ہارون ؑ ، کمال علم ِ ذکریاؑ ، صدقِ فراستِ یحییٰ ؑ، اور رافت و رحمتِ عیسیٰ کا حامل تھا ۔ اس کی ولاتِ باسعادت محض ایک انسان کی ولادت نہ تھی بلکہ انسانیت کے ان تمام محاسن کے ارتقائی منتہیٰ کی ولادت تھی جو خالقِ کائنات کا مقصود حقیقی تھے ۔ اس کی ولادت کا دن خدا کی تمام صفات ِ کاملہ کی نمود کا دن تھا جنہیں وہ اپنی مخلوق میں منعکس دیکھنا چاہتا تھا ۔

مغرب میں آزادی ٔ اظہار کے نام پراس عظیم المرتبت شخصیت کے گستاخانہ خاکے بنائے گئے۔جس پر پوری دنیامیں احتجاج ہوا۔برطانیہ کے مسلمانوں نے ان گستاخانہ خاکوں کے خلاف آٹھ فروری کواحتجاج کا پروگرام ترتیب دیاہے اور انہوں نے اپنے احتجاج کوتاریخ ساز بنائے کیلئے ایک ایسا کام کیا ہے جس کی پہلے کوئی مثال موجود نہیں ہے۔یہ ایک لاکھ برطانوی مسلمانوں کی طرف سے ایک پٹیشن ہے جو آٹھ فروری کو 10ڈائوننگ سڑیٹ پر جمع کرائی جائے گی۔برطانوی قانون کے مطابق جو پٹیشن ایک لاکھ لوگوں کے دستخطوں سے آتی ہے اس پر پارلیمنٹ میں باقاعدہ بحث ہوتی ہے۔غالب امکان یہی ہوتا ہے کہ اسے قانون شکل دے دی جائے گی۔ مسلم ایکشن فورم کے کنونیئرعلامہ سید ظفراللہ شاہ نے بتایا کہ وہ اس وقت تک پٹیشن پر ایک لاکھ لوگ دستخط حاصل کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ آٹھ فروری کو 10ڈائوننگ سڑیٹ کے سامنے کم از کم پچاس ہزار مسلمان ضرور موجود ہونگے۔

واقعی آٹھ فروری برطانیہ کی تاریخ میںایک اہم ترین دن ہوگا۔ ایک تاریخ بدلنے والا دن ۔آزادی ٔ اظہار کی ایک نئی تفہیم کا دن ،ناموسِ رسالت کے تحفظ کا ایک زندہ و تابندہ دن ۔یہ وہ دن ہوگا جب برطانوی مسلمان اپنی عددی قوت کو استعمال کرتے ہوئے قانونی جنگ کا آغاز کریں گے ۔یورپ میں اپنے حقوق کیلئے اپنے دین کیلئے ناموس رسالت کے تحفظ وہ راستہ اختیار کیا جائے گا جو منزل کی سمت جاتا ہے ۔پہلی بار توقع کی جاسکتی ہے کہ ُاس پیغمبر ِ چارہ سازِ بیکساں کی گستاخی کے متعلق برطانیہ میں کوئی قانون تشکیل پا جائے گاجس کی تشریف آوری کا مقصد اس کے خالق نے یہی بیان کیا کہ ’’آپ کی بعثت کا مقصد یہ ہے کہ ان کے وہ بوجھ اتار یں جنہوں نے انکی پیٹھیں دوہری کر رکھی ہیں ۔ اور ان کے وہ اغلال و سلاسل کاٹ دیں جنہوں نے انکی گردنیں بوجھل کر رکھی ہیں ۔

جس کی ولادت کی برق پاش درخشانی سے قصرِملوکیت کے کنگرے گر گئے تھے۔ فریب پاپائیت کے فسوں سازبت لر زہ بر اندام ہوگئے تھے اور طلسم کا ری قارونیت کے پیکران سیمیں بدن اخگر زہر پا اور آتش در پیر ہن بن گئے تھے۔ اور اُدھر عالم قدس میں ملائکہ یہ کہتے ہوئے سر بسجود ہوگئے تھے کہ اے تخلیق آدم پر ہمارے سوالات کے جواب میں صرف انی اعلم ملا تعلمون کہہ کر ہمیں خاموش کر دینے والے قدوس ذوالجلال آج ہی ہم پر تیرے سلسلہ تخلیق و ارتقاء کی پر عظمت وحکمت منکشف ہوئی ہے ۔ ملائےاعلیٰ سے خدا کی تمجید و تقدیس کے غلغلے بلند ہو ئے الوہی ترانوں سے فضائے نور معمور ہوگئی مگر خالق کائنات نے کہا میری تسبیح و تمجید تو ان گنت صدیوں سے ہو رہی ہے آئو آج ہم مل کر اسی کے تذکار جلیلہ سے محفل کائنات سجائیں جسکی پیدائش سے خلق کی تقدیر جاگ اٹھی ہے ۔ ان اللہ و ملئکتہ یصلون علی النبی اور کائنات درودو سلام کے نغمات مقدس سے گونج اٹھی ۔

آسمان پیرنے چونک کر زمین کی طرف دیکھا اور اس کے مقدر کی معراج دیکھ کر مجسمہ رشک و حسرت بن گیا اور زمین جس کی بد نصیب چھاتی پر صدیوں سے ابلیس کا وحشیانہ رقص ہو رہا تھا سراپا ناز بن کر مسکرا اٹھی ۔ یہ وقت ہے شگفتن گلہائے ناز کا ۔ میں اس عظیم کامیابی پر علامہ سید ظفراللہ شاہ کو مبار ک باد دیتا ہوں۔ان کے ساتھ اگر میں پیر سلطان فیاض الحسن قادری، پیر سلطان نیاز الحسن قادری، پیر سید منورحسین شاہ جماعتی، صاحبزادہ بیرسٹر فیض الاقطاب صدیقی اور عمران چوہدری کا ذکر نہ کروں تو یہ زیادتی ہوگی۔آخر میں برطانیہ میں مقیم تمام مسلمانوں سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ آٹھ فروری کو صبح گیارہ ضرور 10ڈائوننگ سٹریٹ پر پہنچیں تاکہ اِ س پُرسعادت دن کے ایک ایک لمحہ کو یادگار بنایا جاسکے۔

439 — ہم جو اپنے بچوں کی حفاظت نہیں کرسکے

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

سولہ دسمبرمیری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ۔اُس دن میرے بدن کو دو حصوں میں تقسیم کردیاگیا تھا۔آج پھر اسی سولہ دسمبرکومیرے ایک سو بتیس بچے شہیدکر دئیے گئے۔وہ جو میرا مستقبل تھے ان بچوں کی زندگی سے بھرپورآنکھیں بند کر دی گئی ہیں۔میرے گھروں سے چہکار چھین لی گئی۔ جہاں کل تک قہقہوں کی بارشیں تھیںوہاں آنسوئوں کی جھیلیں بن گئی ہیں۔درد کا ایک دریا ہے کہ ہر آنکھ میں بہہ رہا ہے۔وہ مائوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بانٹنے والے ۔وہ صبح کی تمہید بننے والے کسی خوبصورت تتلی کا تعاقب کرتے ہوئے کہیں بہت دور چلے گئے ہیں۔ وہاں چلے گئے ہیں جہاں سے کوئی صدا پلٹ کر نہیں آتی ۔کیا قیامت ہے کہ وہ زندگی جس نے ابھی کھل کرمسکرانا تھا وہ تابوت میں لیٹی ہوئی ہے ۔ معصوم سی زندگی ۔ وہ زندگی جس نے ابھی اس دیس پر سایہ فگن ہونا تھااسے قبر میں دفن کردیا گیا ہے۔

ہاں ہر شخص نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ۔موت بولائی ہوئی اونٹنی کی طرح زندگی کے تعاقب میں ہے۔مگر یہ موت وہ موت نہیں۔یہ موت تو ہمارے اجتماعی ضمیر کی موت ہے ۔یہ موت توہمارے دھڑکتے ہوئے دلوں کی موت ہے۔یہ موت توہماری ان حسیات کی موت ہے جو ہمیں جینے کا ہنر سکھاتی ہیں ۔یہ من حیث القوم ہر پاکستانی کی موت ہے۔بے شک موت بڑی تکلیف دہ شے ہے ۔ہمیشہ کیلئے کسی کے بچھڑ جانے کا دکھ بہت سفاک ہوتا ہے۔کلیجہ چیر دیتا ہے وہ بچے کل تک جن کی آواز۔۔جن کے انداز۔رنگ اور خوشبو کا جادو لئے ہوئے تھے آج صرف ان کی یاد کی کپکپاتی ہوئی لوکھڑکی سے اندر آر ہی ہے ۔موت ایک آفاقی حقیقت سہی مگر ہمارا تو زندگی پر ایمان ہے۔ نیکیوں کے موسم میں گلابوں کی طرح مہکتی ہوئی زندگی پراورمیں یہ بھی جانتا ہوں کہ وقت کی بے رحم ہواکا چلن بہت تیز ہے۔ محو ہوتی ہوئی انسانی یادداشت سے کوئی نہیں ٹکرا سکتالیکن اگر ہم نے اِس سانحہ کو بھی بھلا دیا جیسے اس سے پہلے ہونے والے سینکڑوں سانحوں کو بھلا چکے ہیں تو پھرلعنت ہے ہماری زندگی پر۔

یہ بچے کون تھے ؟ کب پیدا ہوئے تھے ؟ میرا ان سوالوں سے کوئی تعلق نہیں ۔میری آنکھوں میں تو صرف یہ سوال چبھ رہا ہے ۔کہ یہ بچے کیوں مر گئے ہیں ؟آخر انہوں نے کیا قصور کیا تھا ۔کیا یہ اس لئے شہید کئے گئے ہیں کہ یہ پاکستانی قوم کے بچے تھے ۔میں تو صرف اتنا جانتا ہوں کہ اس ملک کےبالا دست طبقات اپنے بچوں کی حفاطت نہیں کرسکے اور جو باپ اپنے بچوں کا محافظ نہیں بن سکتا ہے وہ باپ نہیں ہوسکتا۔میں برطانیہ میں رہتا ہوں یہاں ماں باپ کی غفلت کی وجہ سےکسی ایک بچے کو بھی کوئی زخم آجائے تو ان ماں باپ سے ان کے تمام بچے حکومت چھین لیتی ہے کہ تم میں اتنی اہلیت نہیں کہ تم ایک بچے کی نگہداشت کر سکوتم ماں باپ کیسے ہوسکتے ہو۔ میرے دیس کے حکمرانو! تم سے اپنے بچوں کی رکھوالی نہیں ہوسکی۔تم میرے دیس کے حکمران نہیں ہو سکتے۔

اور اگر پاکستانی قوم چاہتی ہے کہ آئندہ کسی ماں کا کلیجہ ٹکڑے ٹکڑے نہ کیا جائے۔کسی بچے کے مقدر پر یتیمی کی مہر نہ لگائی جائے تو اسے کوئی بڑا فیصلہ کرنا ہوگا۔ان قاتلوں کے بارے میں۔ جن سے مخاطب ہوکر حضرت علی ؓنے فرمایا تھا ’’تمہارے سروں میں دماغ نہیں غلاظت بھری ہوئی ہے تمہاری آنکھیں خناسوں کے گھونسلے ہیں جہاں سے فتنے جھانکتے ہیں۔ تمہاری زبانوں سے سانپ جھڑتے ہیں۔ڈرو اپنے ہاتھوں سے کہ وہ تمہارے ہی گلے گھونٹنے کو تم پر لپکنے والے ہیں‘‘وہ قاتل کون ہیں ۔وہ قاتل ہمارے اندر موجود ہیں وہی جن کے دماغ غلاظت سے بھر ے ہیں ۔وہی جو گفتگو کرتے ہیں تو ان کی زبانوں سے زہر ابلتا ہے ۔آئو پاکستانیو!آئو مل کروہ تمام آنکھیں نکال دیںجن آنکھوں سے فتنے جھانکتے ہیںاور یہ علمائے حق پربھی فرض ہے کہ قوم کے ساتھ مل کر ایسے علماءاور ایسی مساجد جہاں بچوں کے قتل کی تعلیم دی جاتی ہےانہیں بند کردیں تاکہ یہ قوم پھر کسی کربلا سے نہ گزرےپھر کہیں کوئی علی اصغر شہید نہ ہو۔ہم سب جانتے ہیں کہ یہ دہشت گردکون ہیں۔ تمام دہشت گرد تنظیموں کے ناموں سے پتہ چل جاتا ہے کہ انہوں کے اسلام کے لبادے میں قتل و غارت کا بازار گرم کررکھا ہے۔ ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ کون کون ان دہشت گردوں سے متعلق اپنے دل میں نرم گوشہ رکھتا ہے۔ سہولت کار ہے۔ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ جب یہ اپنی کمیں گاہوں سے نکلتے ہیں تو کن کن مذہبی اداروں میں جاکر ٹھہرتے ہیں۔ کن کن کے مہمان ہوتے ہیں میری اس سلسلے میں افواجِ پاکستان سے درخواست ہےکہ وہ شمالی وزیرستان میں ہونے والے آپریشن ضربِ عضب کا دائرہ پورے ملک تک پھیلا دیں۔ ہر جگہ کی تلاشی لیں ہر انتہا پسند شدت پسند کے گھر پر نظر رکھیں اور ساتھ ہی ساتھ مدارس میں جو نصاب پڑھایا جارہا ہے اسے گہری نظر سےدیکھیں۔ انہیں سرمایہ فراہم کرنے والی تنظیموں کو پکڑیں اورحکومت ِ وقت کو مجبور کریں کہ وہ فوری طور پر گرفتار شدہ ہزاروں دہشت گردجنہیں عدالتیں سزائے موت سنا چکی ہیں۔ انہیں پھانسیوں پر لٹکائے۔

440 — لاشوں کی سیاست

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

میں ایک انسان ہوں اور میرے لئے اس کائنات میں کوئی اجنبی نہیں ۔سب میرے بھائی ہیں۔ میں ہر انسانی ہلاکت پر نوحہ خواں ہوں چاہے وہ حفاطت کرنیوالی پولیس کی رائفلوں سے نکل رہی ہو یاکسی گلوبٹ کے پستول سے ۔ مجھے جسموں کے ساتھ بارود باندھ کر اپنے گرد و نواح کو لوتھڑوں میں بدلنے والوں کا غم ہے ۔مجھے انسان کا غم ہے۔ یعنی اپنا غم ہے میں جس کا وطن کائنات ہے ۔ جس کی قومیت آدمیت ہے۔ جس کا مذہب انسانیت ہے۔ جسکی زبان محبت ہے ۔میں فقط ایک انسان ہوںمگر میں نے جب بھی اپنی بات کی ہے مجھے قتل کر دیا گیا۔ میں نے جب بھی کہا ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ تومیرے جسم کے دیواروں پر چپکے ہوئے لوتھڑوں پر اورزیادہ فائرنگ کی گئی۔دوستو! میں زندہ رہنا چاہتا ہوں ۔اور ہر شخص کو زندہ دیکھنا چاہتا ہوں ۔ ایک خوشبو بھری شام میں ۔ایک چاندنی بھرے گیت کی تال میں ۔ ایک مراقبے میں کھوئی ہوئی روح کے وجد میں ۔ ایک تہجد کیلئے اٹھی ہوئی نماز میں ۔ ایک چرچ کے گنگناتے سروں کی لاہوتی فضا میں۔ایک مندر میں گونجنے والے اشلوک کے راگ میں ۔ ایک سیناگاگ میں ہوتی ہوئی مناجات میں ۔ ایک گوردوارے میں ارداس کی صورت بابا فرید کی کافیوں کے ساتھ اور تیرہ غاروں میں کھڑی ہوتی نمازوں کے بیچ۔پتہ نہیں ہم کیوں بھول گئے ہیں وہ جو آج سے چودہ سو سال پہلے محمدِ عربیؐ نے فرمایا تھاکہ جو تمہاری راہ میں کانٹے بچھاتے ہیں تم ان کی راہ میں کانٹے نہ بچھاؤ اس طرح تو دنیا کانٹوں سے بھر جائے گی اور کانٹوں میں جینا مشکل ہے اگر ہو سکے تو ان کی راہ میں پھول بچھاؤ کہ پھولوں کے جمال میں کھو کر وہ اپنی پرانی عادت بھول جائیں ‘‘مگر ہم ہیں کہ ہر لمحہ کانٹے بکھیرتے چلے چارہے ہیں۔ کہیںلاٹھی چارج کا رقص ہے تو کہیں آنسو گیس کے بادل ہیں ۔کہیں گولیوں کے سرخ گلاب ہیں تو کہیںواٹر توپ کے آبشار۔جھوٹ کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں سچائی کی جنگ جاری ہے ۔ہارنے پر نہ دن تیار ہے اورنہ رات۔میاں محمد بخش نے کہا تھا جتن جتن ہر کوئی کھیڈے ہارن کھیڈ فقیرا۔مگر یہ دنیا اب فقیروں کی دنیا نہیں رہی ۔اب فقیر بھی جھگڑا کرتے ہیں ۔کل میں نے بھی ایک فقیر سے پوچھا کہ’ سگانِ شہر سے کیا جھگڑا ہے تمہارا‘۔ تو کہنے لگا

جزاور کیا کسی ہے جھگڑا فقیر کا

کتوں نے روک رکھا ہے رستہ فقیر کا

میں نے عرفی کا یہ شعر سناتے ہوئے فقیرکو حوصلہ دیا کہ

کوئی آگے بڑھتے رہو

عرفی تُو نہ اندیش ز غوغائے رقیباں

آواز سگاںکم نہ کنند رزقِ گدارا

فیض احمد فیض نے اپنی مشہور نظم ’’نثار میں تیری گلیوں کے اے وطن‘‘۔میںسعدی شیرازی کے مصرع’’سنگ رابستند وسگاں را کشادند‘‘ کے تتبع میںکہا تھا

ہے اہل دل کیلئے اب یہ نظمِ بست و کشاد

کہ سنگ و خشت مقید ہیں اورسگ آزاد

بہر حال معاملہ جو بھی ہے کسی بے گناہ انسان کا قتل کسی صورت میں گوارہ نہیں کیا جاسکتا۔ماڈل ٹائون سے فیصل آباد خون کی برقی تار بچھائی گئی ہے۔اس کے درمیان کسی ٹائم بم کاکہیں ایک نازک سا فیوز بھی ہے اور دھماکے کی ہولناکی کا احساس صرف ایک دہشت بھرا خیال نہیں۔انسانوں میں پھیلتا ہوا اعصابی تنائواور ہم جیسے سہمے ہوئے لوگوں کی جلد پر خوف کے پسینے کی بوندیںبار بار اپنے ٹیلی وژن سے کسی خوفناک موسم کی پیشن گوئی کر رہی ہیں۔بگڑتے ہوئے حالات سنوارنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ خدانخواستہ اگر کہیں تقدیر بگڑ گئی تو اسے سنوارنا ناممکن ہوجائے گا۔اور اس کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے۔حضرت عمر فاروقؓ فرمایا کرتے تھے کہ مجھے حکمرانی کا صحیح شعور ایک بڑھیا سے حاصل ہوا جب میں بیت المقدس کے سفر سے واپس آرہا تھا تو صحرا میں ایک بڑھیا کے خیمے کے پاس رکا ۔ بڑھیا سے ادھر ادھر کی باتوں کے بعد میں نے پوچھا ’’تمہیں عمر کا بھی کوئی پتہ ہے ؟‘‘ کہنے لگی ’’ مجھے اس کی خبر رکھنے کی کیا ضرورت ہے کیا کبھی اس نے آکر میری خبر دریافت کی ہے ‘‘ میں نے کہا ‘‘ مائی آپ مدینہ سے دور دراز کے ایک صحرا میں بیٹھی ہیں بھلا وہ یہاں کی خبر کیسے رکھ سکتا ہے ‘‘ کہنے لگی ’’ جن دور دراز علاقوں کی وہ خبر نہیںرکھ سکتا ان پر حکومت کیوں کرتا ہے وہ دن اور آج کا دن ہے کہ میں حکومت کے کارندوں کے ذریعے حدود خلافت میں دور و نزدیک کے ہر باشندے کی خبر گیری کی کوشش کر تا ہوں۔حکومت نے غیر مشروط مذاکرات کاتو اعلان کردیا ہے مگر تین ماہ پہلے سے بنایا جانے والا جوڈیشل کمیشن ابھی تک راستے میںہے۔اور کراچی کے بعد لاہور بند ہونے کا دن آچکا ہے۔یعنی ابھی اور لاشیں گرنے کا امکان ختم نہیں ہوا۔

441 — تھر پارکرکے مظلوم

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

میں اس سات سالہ نابینابچے کو کیسے بھول سکتا ہوںجو سوکھی ہوئی روٹی کے ایک ٹکڑے کا نوالہ ہاتھ میںلے کر لکڑی کےبرتن میں گھلی ہوئی مرچ کا کوئی قطرہ ڈھونڈھ رہا تھا۔میں اُس بارہ سالہ گونگے بچے کو کیسے اپنے ذہن سے نکال سکتا ہوں جو اشاروں کی زبان سے مجھے سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا کہ مجھے روٹی چاہئے، پانی چاہئے ،بجلی چاہئے۔میں اُس گھر کو کیسے بھلا سکتا ہوں جس کے باسی اپنے کچے کوٹھے کے دروازے کی جگہ دیوار بنا کر تھر سے ہجرت کر گئے تھے کہ وہاںفاقوں نے زندگی ان کیلئے اجیرن کردی تھی ۔میں مسلمانوں کے اُس گائوں کو کیسے بھول سکتا ہوں جہاں ایک سو زائد گھر تھے مگر کسی گھر میں قرآن حکیم موجودنہیں تھا ۔جہاں کوئی بچہ،کوئی لڑکی ، کوئی بوڑھا ایسا نہیں تھا جو لفظ پڑھ سکتا ہو۔میری یادداشت سے وہ مندر کیسے نکلیں گے جہاں کی ہندو آبادی نے دیویوں اور دیوتائوں کے بتوں کی جگہ اُن کی پھٹی پرانی تصویریں رکھی ہوئی تھیں کہ بت اُن کی قوتِ خرید سے باہر ہیں۔میں اُس بوڑھے شخص سے کیسے صرفِ نظر کرجائوں جس نے میزبان کے طور پر ہمیں پانی پلایا تو پانی کے گلاس آدھے آدھے بھرے۔وہ جو ایک ہفتہ سید ظفراللہ شاہ کے ساتھ میں نے تھرپارکر میں گزارا ہے وہ میرےلئے بہت تکلیف دہ تھا۔ میں نے اپناایسا پاکستان پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔

گزشتہ دنوں تھر کے معروف دانشور کرشن شرما برمنگھم میں سید ظفراللہ شاہ کی دعوت پر تشریف لائے تو میں نے کہا کہ این جی اوز کے حوالے سے آپ کا نام بہت معتبر سمجھا جاتا ہے ۔ آپ جاوید جبار کے ساتھ بڑے طویل عرصے سے تھر میں کام کررہے ہیں مگر مجھے اس بات پر بڑی حیرت ہے کہ مجھے تو پانی کے حوالے سے وہاں کسی ادارے کا کوئی خاص کام نظر نہیں آیا۔صرف سیدظفراللہ شاہ کے بنوائے ہوئے چالیس پچاس کنویں ستر اسی ہینڈپمپ اوردوتین پانی صاف کرنے والے پلانٹس کے علاوہ اور کچھ نہیں دکھائی دیا ۔ ممکن ہے مجھے صرف وہاں جانے کا اتفاق ہوا ہوجہاں شاہ صاحب کے لگوائے ہوئے کنویں وغیرہ تھے۔ شاہ صاحب نے وہاں یہ کام دو تین سال پہلے شروع کیا ہے جب قحط سالی کا بہت شور پڑا تھا اس وقت بے شمار اور ادارے بھی وہاں کام کرنے گئے تھے ۔وہ سب کیا ہوئے ۔ حکومت کیا کررہی ہے تو کرشن شرما نے کہا کہ وہ سب ایک دوماہ کے بعدچلے گئے تھے۔وہ سب ہنگامی امداد کرنے والے ادارے تھے۔ ہنگامی نوعیت کے خاتمے کے ساتھ انہیں جانا تھاجہاں تک شاہ صاحب کا تعلق ہے تو ان کا ایک پروجیکٹ فوڈ فار آل ہے جسے انہوں نے حسنی لنگر کا نام دے رکھا ہے اور دوسرا پروجیکٹ واٹر فار آل جسے انہون نے حسینی سبیل کا نام دیا ہوا ہے یہ مسلسل پروجیکٹ ہیں ہنگامی نہیں۔جہاں حکومتی اداروں کی نااہلی کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں کرشن شرما کا خیال تھاکہ حکومت کی عدم دلچسپی کا سبب وہ اقلیتی نمائندے ہیں۔جن کا انتخاب لوگ نہیں سیاسی پارٹیاںکرتی ہیں۔تھر کے معاشی مسئلے کے پیچھے جہاںاور بہت سی باتیں ہیں وہاںبڑھتی ہوئی تنگ نظری بھی ہے ۔

تھرپارکرکی کی آدھی آبادی جو بہت برے حال میں ہے ۔کیسی دلچسپ بات ہے کہ سندھ کا ایک گائوں جس کی آبادی پانچ ہزار افراد پر مشتمل ہے وہاں سے تعلق رکھنے والے چھ افراد مختلف پارٹیوں کی طرف سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبر ہیں۔دراصل اس گائوں کے لوگ شراب کا کاروبار کرتے ہیں اوربہت امیرہیں۔پارٹیوں کو لمبا فنڈ دیتے اور اقلیتی سیٹ حاصل کر لیتے ہیں ۔وہ لوگ جنہوں نے فنڈ دے کر سیٹ حاصل کی ہے انہوں نے اپنے لوگوں کی نمائندگی خاک کرنی ہے۔‘‘کرشن شرما کی گفتگوسے میری نظر میں سید ظفراللہ شاہ کی قدوقامت اور زیادہ بڑھ گئی کہ وہ مذہبی رہنما ہوکر ہندو آباد ی کو مسلسل پانی اور خوراک فراہم کر رہے ہیں۔میں نے سید ظفراللہ شاہ کوروشنی کی طرف متوجہ کیا کہ جہاںتھر کے لوگوں کو پانی اور خوراک کی ضرورت ہے وہاںانہیں زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے بجلی بھی چاہئے۔ کتنے ستم کی بات ہے کہ تھر کے چند شہروں کے سوا وہاںعلاقےکے کسی گائوں میں بجلی نہیں ہے۔سو سو گھروں کے مشتمل یہ گائوں شام ہوتے ہی تاریکیوں میں ڈوب جاتے ہیں۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سےدنیا سے یہ علاقہ بالکل بے خبر ہے۔ ٹی وی ، ریڈیو، ڈش، کیبل ، اسکول کچھ بھی تو نہیں وہاں۔کیسے لوگوں کے ذہنوں میں روشنی کی کوئی لکیر اترے ۔کیسے انہیں اپنے حقوق کا علم ہو۔سید ظفر اللہ شاہ نےاسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے وہاں ’’ایک نیا منصوبہ بھی شروع کیا ہے جس کانام انہوں نے ’’روشنی سب کیلئے ‘‘ رکھا ہے ۔اللہ تعالی انہیں اپنے مقصد میں کامیاب و کامران فرمائے۔

مگر یہ کسی ایک شخص کام کانہیں۔بلکہ پندرہ لاکھ افراد پرمشتمل اس آبادی کو روشنیوں میں لانے کیلئے کوئی ایک ادارہ بھی تنہا کامیاب نہیں ہوسکتا۔اس کیلئے سب کو تھر کی طرف پوری طرح توجہ دینا پڑے گی۔جہاں تک حکومت کی بات ہے تو اس سے توقع برف کے تودے پر کھڑے ہوکر سورج کو پکڑنے کے مترادف ہے۔

442 — ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

میں اس وقت دیارِ عیسوی کی اکیسویں ا سٹریٹ پر کھڑا ہوں مجھے اس مصروف ترین گلی میں آتے جاتے ہوئے زیادہ تر لوگ مرغ ِ سربریدہ دکھائی دے رہے ہیں ۔ تقریباً ہر شخص نے اپنے سرپر جو ٹوپی پہن رکھی ہے اس پر فاختہ کا نشان بنا ہوا ہے جو ٹائی کے پن کی صورت شاخ ِ زیتون جیسی ہے ۔ لباس پر امن کے پرفیوم کا بہت زیادہ اسپرے کیا ہوا ہے مگر ان کے جسموں سے آتی ہوئی باورد کی بو پوئنزن کی تیزخوشبو میں دب نہیں رہی ۔ میرے سامنے دور دور تک غزہ کے بچوں کا خون پھیلا ہوا ہے۔ اسکولوں اور اسپتالوں پر گرتے ہوئے بارود کی اڑتے ہوئے انسانی جسموں کے لوتھڑے پڑے ہیں۔

اس اکیسویں اسٹریٹ سے میری دوستی کچھ زیادہ قدیم نہیں ۔ میں ابھی بیسویں صدی کے شہر سے اس امید کے ساتھ نکلا تھا کہ اگلادیار روشنیوں اور خوشبوئوں سے بھرا ہوا ہو گا مگر اس وقت مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ میں انسانی تاریخ کے انتہائی بد قسمت موڑ پرکھڑا ہوں۔ گھور اندھیرے آنکھوں میں چبھنے لگے ہیں۔ تاریکیاں دل و دماغ تک اترنے لگی ہیں۔ امن ،سلامتی اور عافیت کا لمحہ کون سا ہے۔ یہ سوال صرف میرا نہیں ہے بلکہ میرے عہد کا ہے ۔ صدیوں سے بلند ہوتی ہوئی یہ پکار کیوں کہیں نہیں سنی جارہی کہ ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسا نیت کا قتل ہے ۔ رنگ ، نسل ، وطن ، مذہب، اور زبان کا اختلاف کسی بھی انسان کے قتل کا جواز نہیں بن سکتا۔ انسان کا خون مقدس ہے ۔ کوئی تو روشن لفظوں میں آسمان کی چھاتی پر کندہ کردے کہ لہو کی کوئی داستان اب کہیں نہیں لکھی جائے گی۔ کسی ماں کا کلیجہ ٹکڑے ٹکڑے نہیں کیا جائے گا۔ کسی بچے کے مقدر پر یتیمی کی مہر نہیں لگائی جائے گی ....مشرق و مغرب دونوں جگہوں پر۔اور اپناخدا تو رب المشرقین بھی ہے اور رب المغربین بھی ۔ اسے کسی بھی بے گناہ انسان کا خون گرانا کسی طرح بھی گوارہ نہیں۔ کوئی تودیار عیسوی کی اکیسویں گلی میں امن کی پکار عام کرے ۔ سلامتی کے علم بلند کرے۔انسان کو روشنی دیں بینائیاں دے بصیرتیں دے۔

یہ لہو رنگ موسم ختم کیوں نہیں ہوتا۔آخر کیوں

’’کسی ذبح خانے کے آس پاس کہیں زندگانی مقیم ہے

مجھے آئے اپنی ہر ایک شے سے لہو کی بو

بڑی تیز تیز

بڑی متلی خیز

کئی پرفیوم کی بوتلیں

میں چھڑک چکا ہوں لباس پر

اسی گرم خون کی مشک پر ۔ اسی سرد ماس کی باس پر

کسی ذبح خانے کے آس پاس

کئی بار دھویا ہے ہاتھ کو

کئی بار مانجھا فلیٹ کی۔ میں نے ایک ایک پلیٹ کو

مجھے آئے ذائقہ خون کا

مجھے آئے ایک سڑاند سی

مجھے کچا ماس دکھائی دے

کہیں ہاتھ پائوں سڑے ہوئے

کہیں گولیوں کے گلاب سے... نئی چھاتیوں میں گڑے ہوئے

کہیں گردِ ناف کے پارچے.... مرے ناشتے میں پڑے ہوئے

کسی ذبح خانے کے آس پاس

کہیں زندگانی مقیم ہے‘‘

کچھ سمجھ میں نہیں آرہا کہ اسرائیل کیا چاہتا ہے ۔ غزہ میں اور کتنے لوگ شہید ہونے ہیں ۔ کیا وہ سارے غزہ کو قبرستان بنا دینا چاہتا ہے۔ ویسے بھی فلسطین میں تو ایک عرصے سے آبادیاں اور ویرانے ایک جیسے ہی ہوچکے ہیں۔ مگراسرائیل کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ انجیر کے پیٹر پر ناشپاتیاں اور امردو نہیں لگتے ۔ وہ کیکر کے درختوں سے اخروٹ نہیں اتار سکتا ۔ جو کچھ وہ کررہا ہے اس کا انجام بھی ویسا ہوگا ۔ آدمی جو کچھ بوتا ہے وہی کاٹتا ہے۔ ظلم تو ظلم ہے اور انسانی تاریخ چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ یہ جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ ہٹلر نے یہودیوں کا اجتماعی قتل کیا جس کے بارے میں کہا گیا۔’ہولو کاسٹ....ایک ہیری کین...وقت پربجتاہو پیانوکاخاموش نوٹ ۔ ہولو کاسٹ۔ لاکھوں لوگوں کا سفر۔ اپنے مرے ہوئے دوستوں کی روحوں کی تلاش میں۔ ہولو کاسٹ....گندے نالے میں گرتے ہوئے پانی کی تشد آمیز زوردار آواز۔ ہولو کاسٹ۔ ایک ٹوٹے ہوئے کھلونے کے گھاس پر بکھرے ہوئے سینکڑوں ٹکڑے جنہیں جوڑا نہیں جا سکتا۔ وغیرہ وغیرہ۔ مگر وہ ظلم کرنے والا ہٹلر بدی کا نشان بن کر تاریخ میں گم ہوگیا ہے۔ کیا اسرائیل غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہتا ہے۔؟تو پھر اسے ہٹلر کا انجام یاد رکھنا چاہئے۔

443 — فلسطین کیلئے بارگاہِ رسالت میں استغاثہ

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

میرے آقا ﷺ میرے مولاﷺ!یہ کیا .... کیسے ستم کی داستاں میرے رگ و پے میں سرایت کر گئی ہے کہ تیرے نعت گوکومرثیہ لکھنا پڑا ہے۔ نواح ِ کربلا میں ظلم کی کیسی کہانی وقت بُنتا جارہا ہے۔ مجھے لگتا ہے شاید اس قریۂ کرب و بلا کی قسمتِ خوں ریزمیں بس مرثیے لکھے ہوئے ہیں ۔ مجھے اس شہرکی تاریخ کو معلوم کرنا ہے۔ مجھے یہ سوچنا ہے کہ آدمی کے خون کی یہ خاک پیاسی اس قدر کیوں ہے ۔ یہی سے باپ کیوں بچوں کی لاشیں اپنے ہاتھوں پر اٹھاتے ہیں۔ یہیں پر مائوں کی قسمت میں کیوں لکھا گیا ہے کہ جواں بیٹوں کی لاشوں پر مسلسل بین کرنے ہیں۔ وہی کیوں صورتِ احوال پھردشتِ وفا میں ہے۔

میرےآقا میرے مولا! میرے ہارے ہوئے مظلوم دل کو مرثیہ خوانی کی ہمت دے ۔ ہمارے عہد کی برسوں سے جاری کربلا پرتیری امت کی یہ مجبوری بھی کیسی ہے کہ ہم مرتے ہوئوں پر بین کرنے سے گریزاں ہیں۔ مجھے تیری قسم سب صاحبان ِ حرف گم سم ہیں۔ ان کی خامشی میں خوف ہے یا درہم و دینار کا لالچ۔ میرے آقا مجھے کہنے دے یہ نفرت کے قابل ہیں۔

قلم کو جو پکڑتی ہیں وہ تینوں انگلیاں بہتر ہے کٹ جائیں کہ سچائی نہیں لکھتیں۔ مرثیہ خوانوں کی آوازیں سنائی کیوں نہیں دیتیں۔ مسلسل کربلا آباد ہے خاکِ فلسطین پر۔ کوئی جلتے گھروں کے مرثیے لکھے۔ لہولتھڑےسروں کےمرثیے لکھے۔ لکھے کہ شبیر کا جو ماننے والا ہے۔ وہ توپوں بموںسے ڈر نہیں سکتا۔ لکھے کچھ تو لکھے کہ فاختائیں خون میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ لکھے کچھ تو لکھے کس نے یہاں زیتون کی ٹہنی سے بم باندھا ہوا ہے۔ لکھا جائے کہیں کچھ امنِ عالم کی تمنا میں۔ اُفق پر شام کی سرخی کسی سفاک شب کی پھر بشارت دے رہی ہے۔ میرے آقا میرے مولا انہیں آواز دیتا ہوں جو انسانی سروں کی حرمتوں کے گیت لکھتے ہیں۔ جو تہذیبوں کے حامل ہیں۔

جہاں مرتی ہوئی بلی پہ آنکھیں بھیگ جاتی ہیں، وہ جن کے دل دھڑکتے ہیں انہیں آواز دیتا ہوں جنہوں نے امن کے نوبل پرائز اپنے سینے پر سجائے ہیں۔ کوئی توبے گناہوں کے لہو آشام موسم پر ذرا بولے ۔ چلو دھیمے سروں میں ہی سہی۔ آواز تو آئے مگر یہ امن کے پیغام براپنے خدائے ظلم کی ناراضگی سے سہم جاتے ہیں۔ خدائے ظلم کے باغی قبیلوں کو سلام۔

انہیں آواز دیتا ہوں۔ محبت کے جو نغمے گنگناتے ہیں۔ مسیحا کے جو وارث ہیں۔ مسیحا جس نے مُردوں کو دوبارہ زندگی بخشی ۔ کسی کو قتل کرنا اس کے مذہب میں روا ہو ہی نہیں سکتا.....مسیحا جوفروغِ عشقِ انساں میں صلیبوں پر سجا تھا۔ جو امن و آشتی کے باب میں اتنازیادہ صبر والا تھا کہ کہتا تھا تمہارے دائیں عارض پراگر تھپڑ کوئی مارے تو تم اس کی طرف چپ چاپ بایاں گال بھی کردومگر خاموش کیوں ہیں ابن ِ مریم کو خدائے لم یزل کا کچھ نہ کچھ یہ ماننے والے کہ انسانوں کو جرم ِ بے گناہی کی سزائیں مل رہی ہیں۔

نہیں شاید...انہیں محسوس ہوتا ہے کہ توپوں سے نکلتی آگ تو تاریکیاں کافورکرتی ہے۔ بموں کی آتشیں برسات تو اس عہد تازہ کا چراغاں ہے۔ انہیں آواز دیتا ہوں۔ جو کہتے ہیں

’محبت کا ہے ایماں بجلیوں پر مسکرادینا ۔ محبت کا ہے مذہب آگ پانی میں لگا دینا۔ محبت ہونکتے شعلوں کو سینے سے لگاتی ہے۔ محبت آتشِ نمرور میں بھی کود جاتی ہے۔‘اُٹھو اِس کربلا کی آگ پر پانی نہیں آنسو ہی برسا دو۔ اُسے آواز دیتاہوں کہ شاید انجمن اقوامِ ِعالم نیند سے جاگے۔ مگر کیسے....اسے توظلمتوں کے تازہ رکھوالے نے اپنے گھر میں لونڈی کی طرح رکھا ہوا ہے۔

میرے آقا ! سوا تیرے !کسے آواز دوں کوئی دکھائی ہی نہیں دیتا۔ کہوں کس سے کہ ظالم کے پکڑ لے ہاتھ کو جا کر۔ ستم کی آخری حد ہے ۔ کہیں یہ دنیا کانٹوں سے بھری وادی نہ بن جائے۔ مجھے بس اتنا کہنا ہے کہ ہراک پھول کو کھلنے کا حق ہے۔ یہ آزادی ہے خوشبو کو کہ ہرگلشن کومہکائے ۔ طلوعِ صبح کامنظر ہے ہر اِک آنکھ کی خاطر۔ ہوا ہر شخص کوسانسیں فراہم کرتی رہتی ہے۔ جہاں میں ہر کسی کوپورا حق ہے۔ اپنی مرضی کے مطابق زندگانی صرف کرنے کا۔ جنم جن کو دیا آزاد مائوں نے انہیں طوق ِ غلامی کوئی پہنا ہی نہیں سکتا....

میرے آقا!مری اتنی دعا ہے بس ۔۔

زمیں پر امن کی تہذیب غالب ہو۔ سیہ توپوں کے تیرہ تر دہانوں میں ملائم فاختائوں کا بسیرا ہو۔ کوئی زیتون کی ٹہنی کہیں بمبار طیاروں میں اُگ آئے۔ اگرچہ ایسا ہوتا تو نہیں لیکن خدا کے کار خانے میں کبھی یہ ہو بھی سکتا ہے ۔ خدا تو پھر خدا ہے نا۔ میر ے آقا میرے مولا!ضرورت ہے تری اُس رحمتہ للعالمینی کی کہ جو سایہ فگن ہے آسمانوں اور زمینوں پر۔ اسے برسا دے امت کے لہو آباد سینوں پر۔

444 — دل تو بھیڑیے کے سینے میں بھی دھڑکتا ہے

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

مجھے آرڈر دینے والوں کے متعلق کچھ نہیں کہنا۔میں انہیں جانتا ہوں ۔مجھے معلوم ہے ان کے نزدیک انسانی جان کی کوئی حیثیت نہیں۔ممکن ہے پریس کانفرنسز میں پولیس کی بربریت پر دکھ کا اظہار کرنے والے اہل حکم کے بارے میں کچھ لوگ سوچتے ہوں کہ ان کے سینوں میں بھی دل ہیں جو دھڑکتے ہیںتویہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ دل تو بھیڑے کے سینے میں بھی دھڑکتا ہے ۔سومجھے آڈر دینے والوں کے بارے میں کوئی پریشانی نہیں کیونکہ مجھے تو ملک بھر میں دہشت گردی کی قربان گاہ میں تڑپتی پھڑکتی ہوئی لاشوں کے پس منظر میں بھی انہی کے چہرے دکھائی دیتے ہیں ۔میرے لئے پریشانی کا سبب آرڈر ماننے والے لوگ ہیں۔میں ان پولیس والوں کے متعلق سوچ سوچ کر پریشان ہو رہا ہوں جنہوں نے نشانہ باندھ باندھ کر نہتے اور بے گناہ شہریوں پر فائر کئے ہیں ۔انہی پر،اس دیس نے جن کی رکھوالی انہیں سونپ رکھی ہے اوریہ قوم ہر ماہ انہیں اسی کام کی تنخواہ دیتی ہے ۔یہ کیسے ممکن ہوا کہ وہ جس کے محافظ ہیں اسی پر انہوں نے گولیاں چلانے لگے۔

ایک سوال یہ بھی ذہن میں چبھ رہا ہے کہ کیا وہ واقعی پولیس والے تھے۔کیا یہ وہی تعلیم یافتہ انسان تھے جنہیں اس قوم نے اپنی حفاظت کا فرض سونپا تھا۔جنہیں قتل و غارت کوئی تجربہ نہیں ہوتا ۔ جنہیں قتل کرنا نہیں سکھایا جاتابلکہ قاتلوں کوان کے انجام تک پہنچانے کیلئے عدالتی طریقہ کار کی تعلیم دی جاتی ہے۔جن پر ہر پاکستانی کا تحفظ فرض ہے۔۔سپاہی فوج کا ہو یا پولیس کا ،وہ آسانی سے کسی انسان کو قتل کرنے پر تیار نہیں ہوتا۔کیونکہ وہ اپنے ضمیر کے سامنے بھی جواب دہ ہوتا ہے ۔اس نے خود کوبھی مطمئن کرنا ہوتا ہے کہ اس نے جس انسان کو قتل کیا ہے ۔ اس کا قتل انسانیت کی حفاطت کیلئے ضروری تھا۔فوجی کی رائفل سے گولی اس یقین کے ساتھ نکلتی ہے کہ میرے سامنے دشمن ہے ۔میرے وطن کا دشمن۔قوم کا دشمن ۔ جیسے اس وقت پاک فوج کے نوجوان وزیرستان میں ملک و قوم کے دشمنوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ۔قوم و ملک کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں مگرپولیس کے سپاہی نے کسی کو قتل نہیں کرتا ہوتا۔وہ صرف اس وقت فائر کرتا ہے جب اس کے پاس اپنی یا کسی دوسرے شہری کی جان بچانا کا اور کوئی راستہ نہیں رہ جاتا۔ ۔کیونکہ اس کاتو فرض ہی زندگی کی حفاطت ہے۔۔پھریہ پولیس والے ان پڑھ ، گنوار اورجنگلی لوگ نہیںہوتے ۔انہیں باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے کہ انہیں پڑھایا بھی جاتاہے۔ محکمہ پولیس میں باقاعدہ پولیس والوں کے امتحانات بھی ہوتے ہیں انہی امتحانوں کے نتائج دیکھ کر انہیں ترقی دی جاتی ہے۔

وہی سلگتا ہواسوال ۔سامنے کھڑا ہے یہ پولیس والے جنہوں نے بے وجہ یہ قتال کیا ہے۔یہ ایس پی ، یہ ڈی آئی جی ۔یہ آئی جی ۔یہ جنہوں نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کیاہوتا ہے ۔یہ جو لوگ معاشرے کی کریم ہوتے ہیں۔انہوں نے کسی ایسے آڈر پر کیسے عمل کیا جنہیں ماننا ان کے فرائض میں داخل نہیں تھا۔کیا انہیں پھانسی کا لٹکتا ہوا پھندا دکھائی نہیں دے رہا تھا۔کیا انہیں ماضی میں حکمرانوں کا حکم مان کر قتل کرنے والوں کے انجام یاد نہیں آئے ۔اور وہ انسپکٹر کیاواقعی سرکاری ملازم تھے جو چن چن کر لوگوں کو قتل کر رہے تھے ۔ صرف مردوں کےنہیں عورتوں کے سینوں پر بھی فائر کر رہے تھے ۔کیا یہ کوئی پیشہ ور قاتل تھے جنہیں پولیس کی وردی پہناکر لایا گیا تھا۔کیا کہوں ۔ کیسے یقین کر لوں کہ آج کے زمانے میں کوئی سرکاری ملازم صرف اپنے افسر کے کہنے پرکسی بے گناہ شخص پر کسی عورت پر گولی چلانے تیار ہوسکتاہے۔نہیں نہیں یہ پولیس والے نہیں ہوسکتے۔

اگر میں فرض بھی کر لوں کہ واقعی یہ پولیس والے تھے اور انہوں نے اپنے آقائوں کی خوشنودی کی خاطر پہلی باراتنی بے دردی سے انسانوں کو قتل کیا ہے۔تو بحیثیت انسان جب وہ گھر گئے تو کیا انہیں نیند آئی ہوگی۔۔ قتل کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ بڑے بڑوںکے ہاتھ کانپ جاتے ہیں۔ان پولیس والوں کی تو ذہنی حالت انتہائی خراب ہوگئی ہوگی۔انہیں کونسلنگ کی اشد ضرورت ہوگی۔مگر وہ قاتل جنہیں میڈیا کے کیمروں نے بار بار دکھایا ہے۔ وہ پہلی بار کسی کو قتل کرنے والے نہیں لگ رہے تھے۔وہ اپنے کام میں ماہر دکھائی دے رہے ہیں یہاں یہ سوال اٹھتا ہے کہ انہوں پہلے کہاں اور کن لوگوں کو قتل کیا ہے۔کیا یہ کراچی سے آئے تھے یا انہیں بلوچستان سے لایا گیا تھا۔آخر کون تھے ،کہاں سے آئے تھے یہ لوگ۔وزیر قانون کی مونچھوں والی لاقانونیت کو دیکھ کر بار بار خیال آتا ہے کہ ممکن ہے انہوں نے لشکر جھنگوی سے کچھ لوگ ادھار لئے ہوں۔یا پنجابی طالبان کو ’ضرب عضب‘سے ڈر کر پنجاب پولیس میں کھپا دیا ہو۔

بہر حال ابھی میرا ذہن یہ تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہورہا کہ یہ لوگ پولیس والے تھے ۔اگر وہ پولیس والے تھے اور انہیں فائرنگ کا آڈر ملا تھاانہوں نے لوگوں کی ٹانگوں کی بجائے سینوںپر فائر کیوں کئے ۔آخرکیوں پولیس والوں نے فائر کرتے ہوئے کوشش کی ہے کہ گولی لگنے والا بچ نہ سکے۔یقینا قاتلوںنے اسی بات کا آرڈر کیاہوگا۔اور مجھے آرڈر دینے والوں کے سینوں میں دھڑکتے ہوئے دلوں کے بارے میں کچھ نہیں کہنا کیونکہ دل تو بھیڑیے کے سینے میں بھی دھڑکتا ہے۔

445 — قاتل موسم کے انتظار میں تھے

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

میں نے حامد میر کے بارے میں چند ماہ پہلے لکھا تھا

’’حامد میر کو سچ لکھنے کے جرم میں طالبان نے موت کی دھمکی دی ہے اوراس نے دھمکی کے جواب میں کہا ہے ’’تم پرویز مشرف سے زیادہ طاقت ور نہیں ۔تم مجھے قتل کر سکتے ہو ۔ میری آواز نہیں دبا سکتے‘‘اللہ تعالی حامد میر اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔میں اس لئے بہت فکر مند ہوں ،کیونکہ’ ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ ‘حامد میر جب پیدا ہوئے تھے ایوب خان نے مارشل لاء لگا رکھا تھاپھر یحییٰ خان نے لگا دیاپھر ذراساجمہوریت کا دور دیکھاتو ایک اور مارشل لاء پاکستان کی تاریخ میں مدو جزر پیدا کرنے لگا۔پھر ایک اور۔۔گویا وہ کہہ سکتے ہیں کہ تیغوں یعنی سنگینوں کے سائے میں پل کر جوان ہوئے ہیں۔مگر سنگینوں کے سائے میں پل کر جوان ہونے والے قلم کار کی سائیکی جیسی ہونے چاہئے۔ حامد میر کی سائیکی ویسی نہیں ہے۔ انہوں نے کبھی علامتوں اور استعاروں کی مدد سے روشنی اور خوشبوکی گفتگونہیں کی ۔ کبھی آدھے سچ کا شور نہیں مچایاوہ پورے سچ کے ساتھ چار پانچ لاکھ چمکتے ہوئے بوٹوں اوردس لاکھ کالی نیلی پگڑیوںکے سامنے اپنی کمان میں قلم کا تیر کھینچ کراکیلے کھڑے ہیںاورا آج کے پاکستانی سماج میں یہ کام کسی صحیح الدماغ آدمی کا نہیں سمجھا جاسکتاجہاں بڑے بڑے یہ کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں

آپ نے ٹھیک کہا آپ بڑے سچے ہیں

مرا گھر ہے مری بیوی ہے مرے بچے ہیں

ساغرِ زہر اٹھا لیجئے میں سقراط نہیں

میں حامد میر سے چار سال پہلے پیدا ہوا تھااس وقت بھی پاکستان میں مارشل لاء ہوا تھا ۔میں نے جب ذرا سا ہوش سنبھالا تو اپنے بابا کو پاکستان کے غم میں روتے ہوئے دیکھا مجھے یاد ہے ہمارے گھر میں ایک’’ کانی چارپائی ہوتی تھی۔اس کا ایک پایہ بٹھانے کی کوشش کرتے تھے تو دوسرا خراب ہو جاتا تھا دوسرا بٹھاتے تھے تو تیسراکونا خراب ہوجاتا تھا۔تیسرے کو ٹھیک کیا جاتا تھا تو چوتھا خراب ہو جاتا تھا۔ میرے بابانے اسکا نام پاکستان رکھا ہوا تھا۔وہ حامد میر کے بابا وارث میر کے مداح تھے اورمیں حامد میر کا مداح ہوں حامد میر کے والد گرامی بھی ایک عظیم مجاہد تھے۔ زندگی بھرپاکستان کی خاطرمارشل لاء وں سے جنگ لڑتے رہے اور قلم کے وہ مجاہد اسی جنگ میں دنیائے فانی سے رخصت ہوئے ۔میرے بابا کا خیال تھا کہ حامد میرکا سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ وہ وارث میرکے بیٹے ہیں اور میرے خیال میں وارث میر کیلئے بھی سب سے بڑا اعزاز یہی ہے کہ وہ حامد میر کے بابا تھے سچ پوچھئے تو یہ حیرت انگیز واقعہ بھی صرف اسی گھر میں رونما ہوا ہے کہ برگد کے سائے میں ایک اوربرگد نے جنم لے لیا ہے ۔تاریخ ایسے لوگ بہت کم دکھائی دیتے ہیں کہ بڑے باپ کا بیٹا بھی باپ کی طرح بڑا آدمی ہو۔ زیادہ تر علامہ اقبال کے گھر جاوید اقبال ہی پیدا ہوتے ہیں

یہ جو کچھ حامد میر کیلئے لکھا ہے میرے خیال یہ بہت کم ہے اور اس وقت اس لئے لکھا ہے کہ کچھ عرصہ میں نے لکھا تھا ’’ میں جانتا ہوں کسی رائفل کی اندھی گولی حامد میر کے تعاقب میں ہے۔دوستوں حامد میرمانیں یا نہ مانیں ان کی زندگی خطرے میں ہے۔قاتل موسم کے انتظار میں ہیں۔خدا نہ کرے وہ موسم کبھی حامد میر کی گلیوں میں آئے ۔میرا وہم وہم ہی رہے میں اتنا جانتا ہوں کہ طالبان حامد کو نہیں مار سکتے ۔ مگر ۔۔۔‘‘

بے شک فوج کے ساتھ حامد میر کے اختلافات خاصے تھے مگر میرے خیال میںحامد میر پر قاتلانہ حملے میں فوج کے ملوث کے امکانات کم ہیں لیکن اس وقت چونکہ فوج پر الزام عائد کردیا گیا ہے ۔ اس لئے آئی ایس آئی کو چاہئے کہ وہ اپنے تمام تروسائل بروکار لاکرمجرموں کو فوری طور پر گرفتار کرے۔ اور انہیں میڈیا کے سامنے لائے تاکہ فوج پر لگائے گئے الزام کی حقیقت سامنے آسکے ۔اس موسم میں حامد میر پر قاتلانہ حملے کی وجوہات کچھ بھی ہوسکتی ہیں ۔چونکہ حکومت اور فوج کے درمیان ایک کشیدگی کی فضا موجودہے۔ ممکن ہے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئی ملک دشمن قوتعہ کے پس منظر میں ہوں۔ فوج کو دبائومیں لانے کیلئے بھی ایسا کچھ کیا جاسکتا ہے ۔وہ لوگ بھی ہوسکتے ہیں جن کے حوالے سے میں نے مہینوں پہلے لکھا تھا کہ حامد میر کی زندگی خطرے میں ہے ۔فوج اگر اس سلسلے میں واقعی بے گناہ ہے تو پھر عدالت کے دروازے پہ دستک دینی چاہئے اور ثابت کرنا چاہئے کہ وہ لو گ جو فوج کے وقار کو مجروح کررہے ہیں کہ وہ غلط کہہ رہے ہیں ۔وگرنہ فوج کی خامشی ہمیں فراز کا یہ مصرع دھرانے پر مجبور کردے گی۔ پیشہ ور قاتلو! تم سپاہی نہیں۔اللہ نہ کرے کہ احمد فراز کا یہ مصرعہ سچ ثابت ہو۔

446 — انسان کو زندہ رہنے دو

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

تھر کے غریب عوام دو وقت کی روٹی کے کیوں محتاج ہیں ۔وہاں صدیوں سے انسانیت کیوں سسک سسک کر جی رہی ہے۔ اس سوال کا جواب کیا دیا جائے ۔سچ تو یہی ہے کہ صدیوں سے چند نوالوں کے عوض انسانیت اپنا بدن بیچتی چلی آرہی ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ تھر میں انسان سسک سسک کر جی رہا ہے،میں کہتا ہوں انسانی تاریخ میں کوئی کم ہی لمحہ ایسا گزرا ہو گا جب اس کی سسکاریوں سے ہوا مغموم نہیں ہوئی ہو گی،بالکل اسی طرح دہشت گردی بھی پاکستان کے دل میں خنجر کی طرح پیوست ہوگئی ہے مگر یہ بھی کوئی نئی چیز نہیں۔

یہ دہشت گردی ہزاروں سالوں سے لوگوں کے زندہ بدن پر چل رہی ہے۔ بادشاہوں کے لشکریوں کے پائوں تلے کچلی ہوئی نوع انسانی کی کہانی۔ دہشت گردی ہی کی کہانی ہے۔ہیروشیما اور ناگاساکی کی شمشان گاہ میں اڑتی ہوئی اٹیمی راکھ۔ہٹلر کے گیس چیمبروں میں یہودیوں کی اجتماعی موت۔ فلسطین میں مرتے ہوئے معصوم بچے۔ کراچی کی گلیوں میں بہتا ہوا خون۔ افغانستان میں چٹختے ہوئے مظلوم پہاڑ اور مقام ِصفر پر گرتی ہوئی گیارہ ستمبر کے دو ہندسوں کی سر بلند عمارتیں اور پاکستان میں بے گناہ شہید ہونے والے ساٹھ ہزار پاکستانی یہ سب ایک طرح کی دہشت گردی ہے، پتہ نہیں ہمارے حکمرانوں کو کب ہوش آئے گا کب ان کی آنکھیں کھلیں گی۔

کیا اس وقت جب سب کچھ لٹ چکا ہو گا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ پتھرائی ہوئی آنکھیں نہ بند ہوا کرتی ہیں اور نہ انہیں کھولا جا سکتا ہے۔ لوگ صدیوں سے ایک خوبصورت حال کے خواہشمند ہیں۔ پاکستان میں میرا خیال ہے کہ انہیں اپنی یہ تمنا کسی ڈسٹ بن میں پھینک کر ایک روشن مستقبل کیلئے تگ و دو کرنی چاہئے۔ شاید یہی تگ و دو زمانہٗ حال میں بھی کچھ بہتری لے آئے وگرنہ وقت تو مسلسل انسانی لہو کے چھینٹے اڑا رہا ہے۔

میں یہ بھی یقین سے کہہ سکتا ہوں بلکہ مجھے قسم ہے کھجور کی ٹوٹی ہوئی شاخ کی طرح افق کی گود میں گرتے ہوئے چاند کی، مجھے قسم ہے شام کے کشکول میں کھنکھناتے سکّے کی طرح گرتے آفتاب کی،مجھے قسم ہے صحن کی کچی دیوار سے اونچے لگائے گئے اس چالیس والٹ کے بلب کی جس سے ہمسائے کا بے چراغ گھر بھی کچھ کچھ روشن ہے۔وقت روشنی ٹپکتاتے ہوئے قلم سے اپنے روشن تر خوابوں کو روشن ترین لمحوں میں بدلنے کے لئے مصروف ِ عمل ہے۔ اس کے سینے میں دل دھڑکتا ہے مگر دل تو بھیڑیئے کے سینے میں بھی دھڑکتا ہے اور اِس وقت بھیڑیئے ہی دنیا میں کج کلاہ ہیں۔ پتہ نہیں آسمان کیوں نہیں گرتا۔زندگی اکسیویں صدی میں آگئی ہے مگرانسان انسان نہیں بن سکا۔گیارہ ستمبر کے بعد دنیا اور زیادہ غیر محفوظ ہو گئی ہے۔ میں اس وقت دیارِ عیسوی کی اکیسویں اسٹریٹ پر کھڑا ہوں ۔

مجھے اس مصروف ترین گلی میں آتے جاتے ہوئے زیادہ تر لوگ مرغ ِ سر بریدہ دکھائی دے رہے ہیں ۔تقریباً ہر شخص نے اپنے سرپر جو ٹوپی پہن رکھی ہے اس پر فاختہ کا نشان بنا ہوا ہے اور ٹائی کے پن کی صورت شاخ ِ زیتون جیسی ہے ۔لباس پر امن کے پرفیوم کا بہت زیادہ اسپرے کیا ہوا ہے مگر ان کے جسموں سے آتی ہوئی بارود کی بو پوئنزن کی تیزخوشبو میں دب نہیں رہی۔ میرے سامنے ایک طرف گیارہ ستمبر کے میناروں سے لے کر مقامِ صفرکی پاتال تک جلوہ فگن ہے دوسری طرف عراق اور شام سے لے کر شمالی وزیرستان کااحاطہ تک دکھائی دے رہا ہے ۔اس اکیسویں اسٹریٹ سے میری دوستی کچھ زیادہ قدیم نہیں ۔میں ابھی بیسویں صدی کے شہر سے اس امید کے ساتھ نکلا تھا کہ اگلا دیار روشنیوں اور خوشبوئوں سے بھرا ہوا ہو گامگر اس وقت مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ میں انسانی تاریخ کے انتہائی بدقسمت موڑ پر کھڑا ہوں۔ گھور اندھیرے آنکھوں میں چبھنے لگے ہیں۔ تاریکیاں دل و دماغ تک اترنے لگی ہیں۔ امن ،سلامتی اور عافیت کا نگر کونسا ہے۔ یہ سوال صرف میرا نہیں ہے بلکہ میرے عہد کا ہے۔

آئیے ہم سب مل کرپکار بلندکریں کہ ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ۔رنگ ، نسل ، وطن ، مذہب اور زبان کا اختلاف کسی بھی انسان کے قتل کا جواز نہیں بن سکتا۔ انسان کا خون مقدس ہے ۔انسانی لہو لندن کی انڈر گراونڈ ٹرینوں میں بہے یاکراچی کی گلیوں میں اس کے تقدس میں کوئی فرق نہیں آتا۔آئو روشن لفظوں میں آسمان کی چھاتی پر کندہ کردیں کہ لہو کی کوئی داستان اب کہیں نہیں لکھی جائے گی۔ کسی ماں کا کلیجہ ٹکڑے ٹکڑے نہیں کیا جائے گا۔

کسی بچے کے مقدر پر یتیمی کی مہر نہیں لگائی جائے گی۔ مغرب اور مشرق کا فرق و امتیاز کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ اپناخدا تو رب المشرقین بھی ہے اور رب المغربین بھی۔ اسے کسی بھی بے گناہ انسان کا خون کرانا کسی طرح بھی گوارہ نہیں۔ دہشت گردی ختم کرنے کے نام پر امریکیوں کی انسان دشمن پالیسیاں ہوں یا خودکش دھماکے اس کے نزدیک دونوں ملعون فعل ہیں آئو دیار عیسوی کی اکیسویں گلی میں امن کی پکار عام کریں ۔سلامتی کے علم بلند کریں۔انسان کو روشنی دیں، بینائی دیں، بصیرت دیں کہ وہ اندھا ہو کر اپنے گھر کو آگ لگا رہا ہے۔

447 — قبروں کی بے حرمتی

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

نور الدین علی الشافعی نے لکھا ہے کہ’’مشہور مسلمان بادشاہ نورالدین زنگی کو خواب میں بتایا گیا کہ کچھ بدبخت حضورؐ کے مزار مبارک کی بے حرمتی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو اس عادل بادشاہ نے مدینہ میں آکر خواب کی تعبیر کی حقیقت معلوم کرنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ دو عیسائی روضہ مبارک سے کچھ فاصلے پر رہائش پذیر ہیں اور وہ سرنگ لگاکر حضورؐکے جسد مبارک کی بے حرمتی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان عیسائیوں کو حسب جرم سزا دی گئی اور پھر حضورؐکے مزار مبارک کے اردگرد تانبہ اور سیسہ پگھلا کر ایسا پختہ انتظام کر دیا گیا کہ آئندہ کوئی بدبخت مزار مبارک تک نہ پہنچ سکے۔‘‘گزشتہ دنوں راملہ (فلسطین )میں کچھ لوگوں نے ایک پرانے قبرستان پر حملہ کر کے کئی قبروں کا نام ونشان مٹا دیا۔اقصیٰ فائونڈیشن کے مطابق کچھ یہودی شرپسندوں نے المزرعیہ قصبے میں فلسطینیوں کے قدیم قبرستان پر حملہ کیا اور 15 قبروں کو اکھاڑ پھینکا۔ انہوں نے کہا کہ یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ کو قبرستان میں کھدائی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔چند دن پہلے سوات میں چار افراد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ رات کی تاریکی میں قبریں کھود رہے تھے۔اس سے دو دن پہلے باماخیلا کے قبرستان میں کئی قبریں کھودی گئیں تھیں۔سوات میں قبروں کی بیحرمتی کوئی نئی بات نہیں ۔کچھ عرصہ پہلے بھی چپریال کے علاقے میں کچھ لوگوں نے میاں جب بابا کے قبرستان میں چالیس سے زائد قبروں کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔انہوں نے خاص طور پر پکی قبروں کے کتبے توڑے تھے ۔لاشوں اور قبروں کی بے حرمتی کاسلسلہ زمانہ قدیم سے جاری ہے مگر بیسویں صدی میں ایسے واقعات بہت کم نظر آتے ہیں۔لیکن اکیسویں صدی میں یہ قدیم سنگدلانہ رجحان پھر سے سامنے آیا ہے ۔ خاص طور پر پاکستان میں ایسے واقعات پچھلے کچھ سالوں میں بہت زیادہ ہوئے ۔

2005ء میں بری امام کے مزار پر ایک خودکش بمبار نے حملہ کیا تھا جس میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ 2008 میں فاٹا کے علاقہ میں کچھ شدت پسندوں نے روحانی پیشوا پیر سمیع اللہ کی لاش قبر سے نکال کر اس کی بے حرمتی کی اور اسے ایک عوامی چوک پر لٹکا دیاتھا ۔اسی سال گاؤں شیخاں میں واقع ابو سعید بابا کے مزار پر بھی حملہ کیا گیااور بونیر میں پیر بابا مزار کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کی کوشش کی گئی2009میں انہی لوگوں نے کوہاٹ میں اسٹیشن ہاؤس افسر ریاض بنگش کی قبر کو بم دھماکے سے اڑادیا تھا۔انہی دنوں لنڈی کوتل میں امیر حمزہ خان شنواری (عرف حمزہ بابا) کے مزار پربم مارا گیا جس کے نتیجے میں مزار کا بیرونی حصہ اور پشتون شاعر کے پوتے کی ایک چھوٹی سی دکان تباہ ہو گئی تھی۔اسی سال سترہویں صدی کے عظیم پشتون صوفی شاعر عبد الرحمٰن بابا کے پشاور میں واقع مزار پر بم حملہ کیا گیا۔جولائی 2010 میں تین خودکش بمباروں نے لاہور میں داتا دربار مزار پر حملہ کیا جس میں کم از کم 42 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔پاکپتن میں بابا فرید شکر گنج کے مزار پربم دھماکے سے چھ افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو ئے۔حیرت اس بات پر ہے کہ اسلام کے تمام مسالک اس موضوع پر متفق ہیں کہ توہین کی نیت سے قبر اکھیڑنا حرام ہے ۔حضورؐ نے قبروں کو بے حرمتی کے طور پر اکھیڑنے والوں پر لعنت بھیجی ہے۔ابو داؤد کی روایت میں ہے کہ جو شخص کسی مردے کی قبر بد نیتی سے اکھیڑتا ہے تو اسے قطع ید کی سزا دی جائے کیونکہ وہ ایک میت کے گھر میں داخل ہوا ہے۔

ہندومت میں چتا جلانے کی رسم کے آغاز کے متعلق لکھا گیا ہے کہ زمانہ قدیم میں یہ رواج تھا کہ قتل کرنے کے بعدلاش کی بھی بے حرمتی کی جاتی تھی۔ لڑائی میں جب کوئی قبیلہ شکست کھا جاتا تھا تو ہارنے والے قبیلے کی قبریں اکھیڑ دی جاتی تھیں اور جو تازہ لاشیں دفن کی گئی ہوتی تھیں ان کی بے حرمتی کی جاتی تھی اس وجہ سے ایک قبیلے نے یہ طے کرلیا کہ آئندہ وہ اپنے مرنے والوں کو دفن نہیں کریں گے بلکہ جلادیا کریں گے۔قبروں سے میتیں نکالنا بڑے دل گردے کا کام ہے۔میں ایسا کرنے کے بارے میں سوچتا ہوں تو بدن میں جھرجھری پیدا ہوجاتی ہے۔پتہ نہیں یہ لوگ جو اتنے شقی القلب ہوتے ہیں انہوں نے کیسے زندگی بسر کی ہوتی ہے۔ کیا یہ لوگ انسانیت سے آشنا ہی نہیں ہوئے ہوتے۔اسلام انسانیت کا دین ہے۔ امن اور محبت کا مذہب ہے ۔یہ خیر اور بھلائی کو فروغ دیتا ہے ۔یہ تہذیب اور شائستگی سکھاتا ہے۔ہمدردی اور رواداری کی تعلیم دیتا ہے۔آداب اور اخلاق اس کا زیو ر ہیں۔

حلم اور بردباری اس کا مزاج ہے ۔احسان اور درگزر اس کا رویہ ہے۔حسن سلوک اور صلہ رحمی اس کی عادت ہے۔پتہ نہیں یہ کیسےلوگ ہیں جو قبروں کو اکھاڑتےاور لاشوں کی بے حرمتی کرتے پھرتے ہیں۔پتہ نہیں اُس عظیم المرتبت پیغمبر کو ماننے والے جو چلتے ہوئے کیڑے مکوڑوں کی زندگی کا خیال رکھتے ہیں۔بے گناہوں کو کس طرح قتل کرتے پھرتے ہیں۔یہ سب کچھ میری سمجھ سے بالاتر ہے۔

448 — دیوار پہ دستک

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

نئی دہشت گرد تنظیم ’’احرار الہند‘‘کا تجزیہ کرتے ہوئے سب سے پہلے تو اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ انہوں نے یہ انام احرار الہند کیوں رکھا۔ اس کی دو وجوہات ہوسکتی ہیں۔ایک تویہ کہ وہ واضح کرنا چاہتے کہ ہم پاکستان کے وجود کو ہی تسلیم نہیں کرتے ۔تنظیم کے نام کے ساتھ ’’ہند ‘‘ کے لفظ کا استعمال اسی نقطہ ء نظر کو نمایاں کرنے کیلئے کیا گیاہے ۔ اس نام رکھنے کی دوسری وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ ’’احرار ‘‘ کا لفظی مطلب ہوتاہے کہ وہ قوم یا گروہ جوکسی کی غلامی قبول نہ کرے یا کسی کی غلامی میں نہ ہو۔یعنی انہوں نے یہ کہنے کی کوشش ہے کہ وہ مکمل پر طور پر آزاد ہیں ان پر کسی کے کوئی اثرات نہیں ہیں۔پھر اس لفظ کے استعمال سے انہوں نے اپنے آپ کو ان احراریوںکی اُس تحریک کے ساتھ بھی جوڑا ہے جوقیام پاکستان سے پہلے ایک متحرک اور فعال تھی ۔یہ لوگ قیام پاکستان کے بہت سخت مخالف تھے ۔مگر وہ احراریوں کی تحریک مکمل طور پرعدم تشدد پر یقین رکھتی تھی ۔عطااللہ شاہ بخاری سے ایک انٹرویو میں جب سوال کیا گیا کہ آپ پاکستان کے سخت مخالف تھے مگر پاکستان تو بن گیا ہے اب آپ کیا کہتے ہیں تو اس عظیم شخص نے کہا تھاکہ ’’تمام اختلاف مسجد کی تعمیر سے پہلے تھے ہم کسی اور طرح مسجد بنانا چاہتے تھے مگر اب مسجد بن جانے کے بعدمسلمان مر تو سکتا ہے اس مسجد کو گرانے کے بارے میں نہیں سوچ سکتا۔‘‘اپنے آپ اس عطااللہ شاہ بخاری کا پیروکار کہنے والے نجانے کس راستے پر چل پڑے ہیں۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق مولوی عبد العزیز(لال مسجدوالے )کو طالبان نے اپنی کمیٹی کا ممبر غازی فورس کے کہنے پر بنایا تھا۔ غازی فورس طالبان کا ایک ذیلی گروہ ہے جس میں عبدالرشید غازی (لال مسجد والے )کے ساتھی اور شاگرد شامل ہیں۔جوپاکستان کے آئین کو تسلیم نہیں کرتے ۔جب مذاکرات میں پاکستان کے آئین کو تسلیم کرنے کی بات کی گئی تو باقی تمام طالبان نے آئین ِ پاکستان کے تحت مذاکرات کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا مگراس گروہ نے انکار کردیا اور کہا کہ ہم آئین پاکستان کے تحت مذاکرات کیلئے تیار نہیں ۔ یہی بات مولوی عبدالعزیز نے کی اور طالبان کی کمیٹی سے علیحدہ ہوگئے ۔ غازی فورس کے تمام لوگوں نے بھی طالبان کو کہہ دیاکہ ہم مذاکرات میں شامل نہیں ہیں ۔

طالبان کے کچھ لوگوں نے بھی اس سلسلے میں ان کی حمایت کی اور ان سے مل کر ایک نیا گروپ تیار کیا جس کانام’’ احرار الہند ر‘‘کھا گیا۔یہ بھی اطلاعات آئی ہیں کہ تحریک طالبان پاکستان کے بہت سے لوگ( خفیہ طورپربھی اور اعلانیہ بھی) ان کا ساتھ دے رہے ہیں ۔خاص طور پر تحریک طالبان میں شامل تمام غیرملکی دہشت گرد اسی تنظیم میں شامل ہوگئے ہیں یا کر دیا گیا ہے ۔تاکہ مذاکرات میںطالبان ان کی طرف سے مکمل بریت کا اعلان کر سکیں۔فون کرنے کا طریقہ اور فون نمبربھی وہی ہیں جو تحریک طالبان کے ترجمان کے پاس ہیں ۔یہ ان کا ترجمان اسد منصور بھی انہی نمبروں پر فون کر رہا ہے جس پر طالبان کا ترجمان کرتا ہے۔ اس تنظیم میں وہ خواتین بھی شامل ہیں جن کے متعلق مولانا عبدالعزیز نے حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے بتایا تھاکہ طالبان کے ساتھ فوراً مذاکرات کئے جائیں وگرنہ ان کے پاس پانچ سو خود کش خواتین بھی موجود ہیں جو کسی وقت بھی میدان میں اتر سکتی ہیں یہی وہی خواتین ہیں جو لال مسجد آپریشن وقت وہاں سے نکالی گئی تھیں۔

احرار الہندنے جس مولانا عمر قاسمی نامی نوجوان کو اپنے سربراہ قرار دیا ہے۔اس کے بارے میں ابھی تک یہی اطلاعات ہیں کہ وہ بھی عدم تشدد پر یقین رکھتا ہے ۔یہ مولانا قاسم ناناتوی کی اولاد میں سے ہے ۔اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے سیکریڑی جنرل مولانا خالد سیف رحمانی کا بیٹا ہے ۔مدنیہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہے ۔امام قاسم ناناتوی بین الاقوامی ایوارڈکمیٹی کاروح رواں ہے ۔اوراسلام کی عالم گیر نشاۃ ثانیہ کے لئے کام کرتا ہے ۔خلافت ِ عثماثیہ کو عالم اسلام کے مسائل کا حل سمجھتا ہے۔اور ترکی مجاہدشیخ محمود افندی کا ماننے والا ہے ۔ابھی تک یہ یقین سے نہیں کہا جا سکتاکہ وہ خود بھی احرار الہند کے ساتھ وابستہ ہے یا یہ صرف اس کے ماننے والے لوگ ہیں۔ایک بات ہے کہ ’’احرار الہند ‘‘ جیسا نام لوگ طالبان کی طرح کم تعلیم یافتہ نہیں ان کی تاریخ پر بھی نظر ہے اورلفظ کے استعمال کو بھی جانتے ہیں جیسے انہوں ہند کے لفظ کو اپنے نام کاحصہ بنایا اورنام سے بہت ہی سے بہت کچھ کہہ دیا۔ جہاں تک طالبان پر بھارتی اثرو رسوخ کا تعلق ہے تو اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔سوات کے آپریشن کے دوران بھارت سے آیا ہواسلحہ بڑی تعداد میں پکڑا گیا تھااور بھی کئی ثبوت اس سلسلے میں افواجِ پاکستان کے پاس موجود ہیں۔اس بات کے امکانات بھی ہوسکتے ہیں کہ کچھ غیر ملکی ایجنسیوں نے طالبان کے روابط بڑھانے کیلئے بھارت کے کچھ اہم مسلمانوں کو استعمال کیا ہو۔چاہئے تو یہ تھا جب احرار الہند کے ترجمان نے مولانا عمر قاسمی کو اپنا سربراہ قرار دیا ہے کہ وہ اس سربراہی سے انکار کرتایا اسے قبول کرتا مگر اس نے اس سلسلے میں مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔

اسلام آبادمیں ہونے والی دہشت گردی کی واردات میں لال مسجد کے سابقین کے ملوث ہونے کے ثبوت مل چکے ہیں مولوی عبدالعزیر کے شاگرد اور لال مسجد کی شہدا فاونڈیشن کے ترجمان حافظ احتشام احمد یہ بات کہہ چکے ہیں کہ اسلام آباد کے جج رفاقت اعوان نے لال مسجد کے کیس میں جو ان کے ساتھ سلوک کیا تھا یہ اسی کاجواب تھا۔مولوی العزیز نے اس سوال کے جواب میں حافظ احتشام کو ایک جذباتی نوجوان قرار دیا اور کہا کہ اس نے میرے خلاف بھی بیان دیا تھااس کا ہم لوگوں سے کوئی تعلق نہیں ۔اگر مولوی عبدالعزیز کی اس بات کو تسلیم کرلیا جائے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ پھر عدالت میںتنظیم شہدا فاونڈیشن آف پاکستان ٹرسٹ کے ترجمان کی حیثیت سے کیسے پیش ہوتا تھا۔احرار الہند تنظیم فروری کے پہلے ہفتے میں قائم کی گئی ۔نو فروری اس تنظیم کا نام پہلی بار سامنے آیا ۔اس تنظیم کے روح رواں لال مسجد کے دو سابق طالب علم ہیں جن کا ضلع اٹک کے شہر حضرو سے ہے ۔یہ بھی کہا

جاتا ہے کہ یہ دو نوں سکے بھائی ہیں ۔بہر حال اسلام آباد ابھی لال مسجدکی سر خیوں سے باہر نہیں سکا۔

449 — آپریشن سے مرہم پٹی تک

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

اس وقت آپریشن کا بہت چرچاہے ہے۔تقریباً تمام اہم سیاسی پارٹیاں آپریشن کے آپشن پر متفق ہوتی نظر آرہی ہیں۔اس وقت آپریشن تھیٹر سجادیا گیا ہے۔ڈاکٹروں اور نرسوں نے اپنے مخصوص لباس پہن لئے ہیںاور مریض کو بے ہوشی کے انجکشن دئیے جارہے ہیںیعنی یہ کہا جا سکتا ہے کہ آپریشن تقریباً شروع ہوچکا ہے مگرشدت پسندی کے خلاف فوجی آپریشن تو وہی آپریشن ہے جو آپریشن تھیٹر میں جاری ہے۔ سوال یہ ہے کہ مریض جب آپریشن تھیٹر سے باہر آئے گا تو پھر کیا ہوگا۔زخم کی مرہم پٹی کیسے ہوگی۔میرے خیال میںیہ زخم کو جراثیم سے محفوظ رکھنے والا دوسرا حصہ فوجی آپریشن سے کہیں زیادہ اہم ہے ۔بے شک فوجی آپریشن سے اس حصے کو کاٹ دیا جائیگا جو ناسور بن چکا ہے۔مگر ہم نے ابھی تک زخم کے باقی حصے کا کچھ نہیں سوچا وہ حصہ جسے صاف کرنےاور دوبارہ جراثیم سے بچانے کی ضرورت ہے۔اتنے بڑے آپریشن کے بعد مہینوں تک مسلسل مرہم پٹی کی ضرورت ہے ۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ مرہم پٹی کیسے ممکن ہوسکتی ہے ۔اس حقیقت سے تو کسی کو انکار نہیں کہ قبائلی علاقہ جات میں رہنے والے لوگ برسوں سے بنیادی ضروریات سے محروم چلے آرہے ہیں۔ وہاں تعلیم اور صحت کے شعبوں میںکام نہ ہونے برابر ہواہے۔ہم نے وہاںاسی قدیم معاشرت کو برقرار رکھاہے جو جنگل کی شہریت کے قریب ترین ہے۔ہم نے وہاں وہی قانون رہنے دیا جسے ایک صدی پہلے انگریزوں نے رائج کیا تھا۔جسے دنیا کی کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ہم نے وہاں کے انتظامی معاملات کی طرف کبھی توجہ نہیں دی۔ ہمارے جو جرائم پیشہ افراد وہاں جا کر رہنے لگتے تھے ہم انہیں بھول جاتے تھے۔ہم نے وہاں اسکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے قیام کے بارے میں کبھی غور نہیںکیا۔ جدید نظام تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے وہاں مدارس کو مقبولیت حاصل ہوئی ۔ماضی کی حکومتوں نے بھی انہی مدارس کی ترویج کو بہتر سمجھا۔وہاں صرف ایک مخصوص نقطہ نظر کی تعلیم دی جاتی ہے اور مجاہد تیار کئے جاتے ہیںیہ سلسلہ اس وقت بہت زیادہ عروج پر پہنچ گیا تھا جب افغانستان میں روس کے خلاف جہاد شروع ہوا اورامریکہ نے ان مدارس کے لئےبڑی فنڈنگ فراہم کی ۔ان مدرسوں سے پڑھے ہوئے لوگ جدید علوم حاصل نہ کرسکے۔انہیںدنیا کے ساتھ مل جل کر رہنے کا کچھ اندازہ نہ ہوسکا۔یہ بات انہیں دیگر انسانی معاشروں سے اور بھی دور لے گئی۔

جب امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا تووہاںکے لوگوں نے اپنے افغان بھائیوں کا ساتھ دینے کو ایک مذہبی فریضہ سمجھا۔وہ پہلے بھی اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ مل کر روس کے خلاف ایک جنگ لڑ چکے تھے ۔سووہا ں سےلشکر تیار ہو کر افغانستان جانے لگے ۔دوسری طرف حکومت ِ پاکستان پر امریکی دبائو بڑھا اور اس نے کوشش کی کہ یہ مجاہدین افغانستان کے معاملات میں شریک نہ ہوں تو مسائل جنم لینے لگے ۔سرحدی راستوں پر فوجی پہرے داروں نے جب انہیں افغانستان جانے سے کسی حد تک روکا تو انہوںنے پاکستانی فوج کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیااور جب حکومت نے وہاں اپنی رٹ قائم کرنا چاہی تووہاںموجود کمزور حکومتی نظام ریت کی دیوار ثابت ہوا۔وہ نظام جوپولٹیکل ایجنٹ کی وساطت سے کام کرتا تھاوہ مفلوج ہو کر رہ گیا ۔کئی علاقوں سے تو انہوں نے تقریباً اس نظام کو اکھاڑ کرہی پھینک دیا۔پہلی بارپاکستان کے ارباب اقتدار نے سوچا کہ یہاں کسی نظا م کی ضروت ہے وگرنہ ہم نے تو وہاںکبھی کوئی نظام رائج کرنے کی کوشش ہی نہیں کی تھی بلکہ اسے ’’علاقہ غیر ‘‘کہتے ہوئے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہوتی تھی ۔ہم یہ سوچتے ہی نہیں تھے کہ پاکستان کا ایک علاقہ پاکستانیوں کی نظر میں علاقہ غیر کیوں ہے ۔وہاں کے نظام کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ یہ علاقے پاکستان کے آئین کے مطابق سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں بھی نہیں آتے ۔ستائیس ہزار دو سو بیس مربع میل پر پھیلے ہوئے اس علاقہ میں تقریباً چوتیس لاکھ کے قریب لوگ آباد ہیں۔اس میں سات ایجنسیاں اور چھ ملحقہ سرحدی علاقے شامل ہیں اوراس وقت سوال یہ ہے کہ اگر شمالی وزیرستان میں آپریشن کردیا جاتا ہے وہاںسے طالبان مکمل طور نکل جاتے ہیںیا ختم ہوجاتے ہیں تو اس کے بعد وہاں متبادل نظام کیا ہوگا۔

میرے خیال میں اس مسئلہ کا حل اس وقت تک ممکن نہیں جب تک آئین میں ترمیم نہ کی جائے۔سو ضروری ہے کہ پارلیمنٹ میں موجودہ ساری جماعتیں مل کر آئین میں شمالی علاقہ جات کی حیثیت تبدیل کریں وہ تمام علاقے جہاں انگریزوں کادیاہواقبائلی قانون اب تک رائج ہے اسے تبدیل کرکے وہاں وہی نظام نافذ کیا جائے جو پورے ملک میں ہے تاکہ قبائلی عوام الگ تھلگ رہنے کی بجائے ملک کے اجتماعی دھارے میں شریک ہوسکیں۔وہاں عدالتیں بنائی جائیں، تھانے قائم کئے جائیں۔اسلحہ کے لائسنس جاری کئے جائیں۔تمام علاقے کو اضلاع میں تقسیم کرکے باقاعدہ اسے صوبہ پختون خواہ کی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے۔وہاں ہر شخص کو ووٹ کا حق دیا جائے تاکہ وہاں کے لوگ حقیقی جمہوریت سے آشنا ہوسکیں۔

اور یہی وقت ہے ۔ آپریشن کے دوران حکومتی نظام فوج کی مدد سے آسانی کے ساتھ رائج کیا جاسکتا ہے ۔اور جب قانون نافذ کرانے والے اداروں کوپورے علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل ہوجائے تو فوج ان علاقوں سے سہولت کے ساتھ واپس آجائے گی ۔میرے خیال میں یہی ایک کامیاب آپریشن کی صورت ہوسکتی ہے ۔وگرنہ یہ فوجی آپریشن فوری علاج تو قرار دیا جا سکتا دیر پا نہیں۔

450 — اللہ خیر کرے

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

میں بر طانیہ میں رہتا ہوں مگر میرا دل پاکستان میں دھڑکتا ہے۔ صبح اٹھ کر سب سے پہلے جنگ اخبار دیکھتا ہوں مگر یہ تو خیر طے شدہ بات ہے کہ پاکستان کی طرف سے خیر کی خبر کبھی نہیں آئی بلکہ ہر نئی آنے والے خبر پہلے سے زیادہ دل دہلانے والی ہوتی ہے۔ مذاکرات کا ادھورا ڈرامہ ہوا۔ ہمارے کچھ اور افراد شہید کر دئیے گئے۔کرپشن میں کچھ اور اضافہ ہوا۔ کراچی میں لاشوں کی برسات تھم نہ سکی۔ بلوچستان کے آتش فشاں لاوا اگل رہے ہیں طالبان کے خلاف آپریشن کیلئے حکومت مکمل طور پر تیار نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پھر کچھ ہونے والا ہے،کوئی طوفان، کوئی خوفناک حادثہ، کوئی ہولناک واقعہ، کوئی کرب کی دوزخ سے نکلی ہوئی تاریخ بدلنے کی ساعت،کوئی ٹوٹتی زمین کی دہشت خیز آواز،کوئی ساکت ہوتی زندگی، کوئی ٹیلیوژن کی سکرین پر چہرے بدلتی ہوئی رات، کوئی اجتماعی سماعت شکن دھماکہ،کچھ ہونے والا ہے۔ میں ایک تیز رفتار ریل گاڑی کو ایک ایسی سرنگ سے گزرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں جِس کا دوسرا دہانہ بنایا ہی نہیں گیا، اللہ خیر کرے۔

میں نے پچھلی رات ایک بہت عجیب و غریب خواب دیکھا۔خواب میں میں دیکھ رہا تھا کہ کھونٹے پر بندھے ہوئے جانوراپنی رسیاںتوڑ کر بھاگنے کی کوشِش میں ہانپ رہے ہیں ، گھونسلوں سے پرندے نکل آئے ہیں اور اپنی اپنی بولیوں میں شور مچا رہے ہیں۔افراتفری کا عالم ہے ، زمین کے پرت اُلٹ جانے کا اِمکان پیدا ہورہا ہے،پہاڑ روئی کے گالوں کی طرح اُڑ نے پر پر تول رہے ہیں۔ فضا میں ایک بے رونق سُرمئی اور سُرخ بُجھا بُجھا رنگ پھیلتا جارہا ہے۔ درخت اپنی بہاروں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، سوکھی ٹہنیاں اپنے استخوانی وجود لئے ساکت و جامداپنی پور پور خشک پتھرائی آنکھوں میں دہشت بھر کر آسمان کی طرف اُٹھی ہوئی ہیں، کانٹوں کی باڑیں اپنے قریب کی ہر شے سے لپٹتی جارہی ہیں۔ تیز و تند زہریلی آندھیاں ہر چیز کو جڑ سے اُکھاڑ کر بگولوں کے چکر میں جکڑنے کے موقع کی تلاش میں ہیں۔اس قربِ قیامت کے خواب کی تمام تر تعبیریں پاکستان کے ساتھ ملحقہ ہیں۔میں اس خواب کی تعبیر کرتے ہوئے ڈر رہا ہوں کیسے کہوں کہ قہقہے تاریخ میں بدل جائیں گے،زبانیں پتھر کی ہوجائیں گی ، آنکھیں پھیل کر باہر اُبل آئیں گی ،زندگی کی رمق موت کی زردی میں بدل جائے گی ۔ اللہ نہ کرے ایسا کچھ ہو۔مگرمجھے ایسا کیوں محسوس ہورہا ہے کہ کچھ ہونے والا ہے۔ممکن ہے کہ جو کچھ میں سوچ رہا ہوں ، دیکھ رہا ہوں ویسا نہ ہو۔ کچھ اور ہو مگر یہ مصدقہ ہے کہ کچھ ہونے والا ہے ۔

پاکستان میں سیاست ختم ہوچکی ہے۔حزب ِ اقتدار اورحزب ِ اختلاف ایک ہوچکے ہیں۔مخصوص طرزِ فکر رکھنے والی مذہبی جماعتیں ایک ہی مورچہ میں جمع ہوچکی ہیںاور اُن کی توپوں کا رُخ بھی ایک ہی فصیل کی جانب ہے ۔وہ فصیل جِس کے ہر بُرج اور ہر منارے پرلشکری ایستادہ ہیں۔ مورچے میں توپوں کے گولے اُٹھانے والی سپاہ کی بھی کوئی کمی نہیں۔ بہرحال انہوں نے طالبان کو بچانا ہے۔پاک فوج نے اگر طالبان کا صفایا کردیا تو یقینا اگلی باری انہی کی ہوگی ۔یعنی طالبان کے ہمدردوں کی ۔ خبر یہ بھی گرم ہے ۔بہت جلد ایسے حالات پیدا کر دئیے جائیں گے کہ ایک اور مارشل لاء کے سِواکوئی اور چارہ نہیں رہ جائے گا اور میرا ذاتی خیال ہے کہ اب پاکستان کسی اور مارشل لاء کا متحمل نہیں ہو سکتا اس سرنگ کے آخری کنارے پر روشنی کی کرن کا تصور ہی بعید از اِمکان ہے۔مگر تباہی و بربادی کی یہ کہانی کس اختتام پر منتج ہوگی۔خدا رحم کرے ۔معیشت کی ستم گاہ میں زندگی کی درد انگیزکراہ طویل سے طویل تر ہوتی جارہی ہے۔ اس کی قبا میںجا بجا بھوک کے پیوند لگے جاتے ہیں ۔مہنگائی نے اس کا بند بند مضمحل کر دیا ہے ۔ روٹی کی تلاش میں نکلا ہوا بچہ چاند کی گولائی دیکھ دیکھ کراُکتا چکا ہے۔بھوک اس کا پیٹ کاٹتی جا رہی ہے۔ماں کو ہنڈیا میں پتھر ابالتے ہوئے بہت دیر ہو چکی ہے۔فاقہ زدہ دوشیزہ کو اپنی عصمت کے دام بھی پورے نہیں مل رہے ۔

روکھی سوکھی کھا کر رات گزارنے والے سفید پوش صرف پانی پر عمر گزارے جا رہے ہیں ۔ماہانہ پانچ، دس ہزار روپے تنخواہ لینے والاچار بچوں کا باپ خودکشی کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔غربت آخری احتجاج کیلئے سڑکوں پر آنے والی ہے ،کچھ ضرورہونے والا ہے ۔دنیا کی بڑی بڑی طاقتیںقومیت کی قربان گاہ پر نثار ہونے کیلئے بلوچوں کو تیار کر چکی ہیں اورہمارے پاس انہیںبارود بھری آوازسے واپس لوٹ جانے کا مشورہ دینے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں۔کچھ طاقتوں طالبان نے اتنا وقت دلایا ہے کہ اب وزیرستان کی پہاڑیوں کو لہورنگ کرناآسان نہیں رہا مگر مجبوری بن چکا ہے ۔ پاکستان میں ہر طرف لہو گر رہا ہے اورخون تو پھر خون ہے گرتا ہے تو جم جاتا ہے ۔مگرسروں کی بیچ بونے والے یہ نہیں جانتے کہ وہاں دماغوں کی فصل اگ آئی ہے۔

گذشتہ ادوار میںعلم کی درس گاہ میں نصاب سے روشنی کے وہ تمام ورق نکال لئے گئے ہیںجو سچائی کی کھوج میں نکلنے والوں کی رگوں میں لہو کی رفتار کو تیز کرتے تھے۔کسی نے یہ نہیں سوچا کہ اس نصاب کو پڑھ کر پروان چڑھنے والی نسلیںاپنی سرحدوں کا دفاع کیسے کریں گی۔شاید پھر نصاب بدلنے والا ہے۔کچھ نئے نصاب لکھنے والے قلم اپنے کان پر رکھ کر حرکت میں آنے والے ہیں ،کچھ ہونے والا ہے۔ہاںمیں نا امید نہیں ہوں، مجھے اس پتھرائی ہوئی زندگی میں کس نومولود بچے کے رونے کی آواز سنائی دے رہی ہے۔

451 — صاحبِ عزت کون

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

’’خانۂ لاشعور میں کھڑکیاں بج رہی تھیں۔ چمکتی بجلیوں میں پنجابی فلموں کے ہیرو صور پھونک رہے تھے ۔بادلوں میں روشنیوں کی رقاصہ آخری کتھک ناچ رہی تھی۔ بھادوں بھری شام کے سرمئی سیال میں زمین ڈوبتی چلی جا رہی تھی ۔پگھلا ہوا سیسہ سماعت کا حصہ بن گیا تھا ۔مرتے ہوئے سورج کی چتا میں ڈوبتے ہوئے درخت چیخ رہے تھے۔پرندوں کے پروں سے آگ نکل رہی تھی ۔ ٹوٹتے تاروں کے مشکی گھوڑوں کی ایڑیوں سے اٹھتی ہوئی کالک زدہ دھول میں کائنات اور میں گم ہو چکے تھے۔ اسٹریٹ لائٹ کی آخری لو بھاپ بنتی ہوئی تارکول میں ضم ہوچکی تھی۔ سائے دیواروں کو چاٹ چکے تھے۔ آسماں گیر عمارتیں مقام ِ صفر سے مل چکی تھیں ۔انڈر گراونڈ ٹرینوں کی طرح بہتا ہوا لاوہ سرنگوں میں دوڑ رہا تھا۔ چٹانوں کے ٹکڑے نرم نرم ریشوں میں ڈھل رہے تھے۔آہنی چیزوں میں کپاس کے پھولوں کا گداز در آیا تھا۔کُن کا عمل وقت سے کئی لاکھ گنا زیادہ تیزہو چکا تھا۔ہوا نے آخری ہچکی لی اور اچانک شعور کے بیڈروم میں میری آنکھ کھل گئی تھی۔ میں اسی طرح بستر پر لیٹا رہا تھا۔ خواب گاہِ دماغ کی کھلی کھڑکیوں پر لٹکتے ہوئے باریک پردے ہوا کے زیر و بم کے ساتھ جاگ جاگ جاتے تھے۔ کمرے میں اونگتی ہوئی ہلکی نیلی روشنی لہرا لہرا جاتی تھی۔

صبحِ وصال کی شعاعیں پچھلی گلی سے نکل نکل دیواروں کے کینوس پر الٹی ترچھی لکیریں کھینچ رہی تھیں ۔زمانہ بدل رہا تھا۔شہر تبدیل ہو رہے تھے۔زبانیں بنتی اور بگڑتی جا رہی تھیں۔ روح کی تقسیم کا عمل جاری تھا۔عدم سے کچھ وجود میں آرہا تھا۔خواب کی کار چل رہی تھی۔ خیال کے پائوں اٹھ رہے تھے۔ آسمان پر کچھ لکھا جا رہا تھا۔ میرے اردگرد کوئی خوشنما کہانی بنی جا رہی تھی۔کسی قبر سے زندگی کی کونپل ابھر رہی تھی۔سوچوں کو بدن مل رہے تھے ۔کائنات ِ ذات میں تحریک ہو رہی تھی۔

میں اٹھااورخواب کوآنکھ کی شیف سے نکالا۔ صدیوں کی گرد جھاڑی۔ آنسوئوں میں بھیگ بھیگ کر خشک ہونے والے اکڑے ہوئے غلاف کو اتارا۔ چمکتی دمکتی ہوئی بے شکل لڑکیاں میرے آئینہ خانے میں داخل ہوئیں ۔ نرم و نازک بدن یادداشت کے گلاس سے طلوع ہوئے۔دل کی دھڑکن ڈھولک کی تھاپ بن گئی۔ذہن میں کیروا بجنے لگا۔ قیام ِ جنت کے دن یاد آئے نواح ِ فہم میں لاشعور کی بھولی بھٹکی لہروں کی انگلیاں ہارمونیم پر چلنے لگیں۔حوا کیلئے لکھا ہوا آدم گیت حوروں کے بدن میں سرسرانے لگا۔ ہوا تیز ہونے لگی خواب کے صفحے الٹ الٹ جانے لگے۔ پھر میں نے دیکھا کہ وہم آباد میں الجھنیں کچھ نئے گھروندے بنا رہی ہیں۔

دماغ کی پرانی نسوں میں نئی تعمیر شروع ہے۔ واہموں کی محراب دار کوٹھیوں کی دیواروں پر آتی جاتی ہوئی سرخ رنگ کی کوچیوں سے خون ٹپک رہا ہے۔ چھٹی حس کے سگنل الٹے سیدھے میسج بھیج رہے ہیں۔حواس کے پانچوں سرکٹ کسی نامعلوم ستارے سے آتی ہوئی برقی لہروں سے شاٹ ہو چکے ہیں۔ میرے باطن کے صحرا میں کئی فٹ برف گری پڑی ہے۔ ہر قدم کوہ گراں بن چکاہے۔جوتوں کے تلوں کی سلائی زمین کی آخری حد تک کر دی گئی ہے مگر میں چل رہا ہوں، بلندی کی طرف اور میرا سفر پاتال سے شروع ہوا۔ میں آدم ہوں اور واپس آسمانوں کی طرف جا رہا ہوں۔ آسماں میرے قدموں تلے بہہ رہے ہیں۔ میں اس سفر میں اپنے اندر داخل نہیں ہونا چاہتا تھا مگردروازے پر رکے ہوئے بھی صدیوں گزر گئی تھی۔ جب اپنے آپ سے شرمندگی عرش تک پہنچ گئی توشعور نے مجھے اندر کی بے کراں لامکانی میں گرا دیا۔جہاں اپنے جذبوں کی عبادت کی جارہی ہے جہاں خواہشوں کی دیویاں تراشی جا رہی ہیں۔جہاں خواب تجسیم ہورہے ہیں جہاں میں اپنی سائیکی کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں ۔اچانک میری نظر پڑی روح کا درِ طلسم کھلا۔ حیرتوں کی راہداریوں میں فہم کے آدھے دھڑ پتھر کے ہو گئے۔دھویں کے مرغولے انسانی بدن کی شکل میں لہرانے لگے۔ عدم آباد میں کہانیاں کروٹیں لینے لگیں۔ وجدان تڑخ گیا، گیان پیچھے رہ گئے۔ بے حد و بے کراں کائناتیں ایک عصبیے میں سمٹ آئیں۔ ازل اور ابد کاغذ پر کھینچی ہوئی لکیر کے دو نکتے بن گئے۔ وقت پلے اسٹیشن فائیو کی گیم کی طرح بچوں کے اشاروں پر حرکت کرنے لگا۔ دیکھنے والے اسکرین کے اندر داخل ہونے لگے۔ کہانی کار اور کہانی کے کردار آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔وہ لفظ کو الف سے پہلے تھے اور وہ ہندسے جو صفر سے پہلے تھے علم کے فٹ پاتھ پر چہل قدمی کرنے لگے۔ آدمی نے نئے آدم کا عصبیہ تخلیق کر لیا۔ ایسے آدمی چلتے پھرتے دکھائی دینے لگے جو نسلِ آدم میں سے نہیں‘‘۔

خواب سے حقیقت تک پھیلی ہوئی میری کہانی میں لکھا ہوا ہر جملہ علامتی ہے۔آئو غور کریں کہ میں نے اس کہانی میں کیا کہا ہے، کیوں کہا ہے، کیسے کہا ہے،کس لئے کہا ہے ۔ذات سے کائنات تک اپنا محیط رکھنے والی یہ کہانی ہمیں شعورِ ذات سے آشنا کر سکتی ہے۔ ہمیں جھوٹ اور کرپشن کی دلدل سے نکال سکتی ہے۔ ہمیں دنیا کے ساتھ مل کر جینے کا ڈھنگ سکھا سکتی ہے۔ ہم پر بھائی چارے اور رواداری کے در وا کر سکتی ہے۔ حتیٰ کہ ہمیں یہ بھی سمجھا سکتی ہے کہ ہمیں کیسے لوگوں کی پیروی کرنی ہے۔ کن کو اپنا رہنما بنانا ہے اور کن کو نہیں بنانا۔ آئیے اس کہانی سے یہ سیکھنے کی کوشش کریں کہ صاحبِ عزت کون ہے ۔ چور سرمایہ دار یا زرق ِحلال کھانے والا غریب۔

452 — افتخار محمد چوہدری کی کتاب

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

سیاست میں ہلچل مچادینے والی ایک دھماکہ خیز کتاب اس وقت طباعت کے مراحل سے گزر رہی ہے ۔ اس کتاب کانام ہے ’’چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ‘‘ اور اس کے نیچے لکھا ہوا ہے ’’بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا‘‘یہ کتاب افتخار محمد چوہدری کے زیر نگرانی سردار علی حسن نے تحریر کی ہے ۔ سردار علی حسن ایک شاعر ہیں۔ان کا ایک شعری مجموعہ بھی شائع ہوچکا ہے ۔سپریم کورٹ میں ملازمت کرتے ہیں ۔اس کتاب کی سب سے اہم ترین یہی بات ہے کہ اس میں درج شدہ تمام معلومات اور واقعات افتخار محمد چوہدری کے تصدیق شدہ ہیں ۔یعنی یہ ان کی ایسی سوانح عمری ہے جوانہوں نے خود تحریر کرائی ہے ۔

اس کتاب میں بہت سی باتیں بہت اہم ہیں ۔خاص طور پر پرویز مشرف اور افتخار محمد چوہدری کی آخری ملاقات میں جو کچھ ہوا اس کا احوال اس کتاب میں خود سابق چیف جسٹس کا بیان کردہ ہے اور اس دن کے بارے میں جو بہت سی کہانیاں اخبارات میں شائع ہوچکی ہیں ان میں سے کئی کہانیوں کی تردیدبھی فرما دی گئی ہے مثال کے طور پرانہوں نے ہمایوں گوہر کی اس بات کی تردید کردی ہے کہ نومارچ کو افتخار محمد چوہدری نے سابق صدر پرویز مشرف سے کہا تھا کہ میں چیف جسٹس آف پاکستان ہوں ۔میں اسی وقت یہیں عدالت لگا کر آپ کو سزا سنا سکتا ہوں ۔اس کتاب میں انہوں نے اس بات کی بھی تردید کردی ہے کہ آٹھ مارچ کو انٹیلی جنس کے تین آفسران ان کے پاس آئے تھے ۔

اس کتاب میں پاکستان کی بہتری کیلئے افتخار محمد چوہدری کے جو خیالات ہیں وہ بھی درج کئے گئے ہیں ۔مستقبل کیسا ہونا چاہئے اور اس مستقبل میں افتخار محمد چوہدری کا کردار کیا ہونا چاہئے یہ بھی اس کتاب سے اخذ کیا جا سکتا ہے ۔مثال کے طور پر اس کتاب میں لکھا ہے کہ آئین میں بنیادی تبدیلی ضروری ہے۔کتاب سے ہٹ کر جہاں تک میری معلومات کا تعلق ہے افتخار محمد چوہدری چاہتے ہیں کہ پاکستان کا نظام حکومت صدارتی ہونا چاہئے ان کے خیال کے مطابق یہی نظام اسلام کے قریب تر بھی ہے اور اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ عوام صرف ایک شخص کو منتخب کریں گے باقی حکومت چلانے کیلئے تمام لوگ وہی شخص نامزد کرے گایوں حکومت میں نااہل اور کرپٹ لوگ شامل نہیں ہو سکیں گے۔ آئین میں اس بنیادی تبدیلی کا طریقہ کیا ہوسکتا ہے۔یہ ایک سوال ہے جس پر غور و فکر کے دروازے کھلے ہیں

اس کتاب میں سپریم کورٹ کے اہم ترین مقدمات کے حوالے سے بھی بہت کچھ لکھا گیا ہے ۔بلوچستان کے حوالے سے بڑی اہم باتیں درج ہیں ۔ اکبر بگٹی کے قتل کے مقدمے کی پوری تفصیل موجود ہے کہ وہ کون کون سے عوامل تھے جس کی وجہ سے پرویز مشرف کو اس کیس میں سزا نہیں سنائی جا سکی ۔اکبر بگٹی کے قتل کے متعلق ایک عینی شاہدکا یہ بھی کہنا ہے کہ گولیاں مارنے سے پہلے اکبر بگٹی مرچکا تھا گولیاں اس کی لاش کو ماری گئی تھیں ۔یہ بات کتاب میں درج نہیں ہے ۔اس کتاب میں کسی حد تک یہ بھی لکھا ہے کہ وہاں حالات کیسے بہتر ہوسکتے ہیں

طالبان کے حوالے سے بھی اس کتاب میں سابق چیف جسٹس کے ارشادات موجود ہیں ۔اس حوالے سے ان کا نقطۂ نظر موجودہ حکومت جیسا ہے کہ ان کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں گے ۔وہ پاکستانی ہیں ۔ہمارے بھائی ہیں مگر بھٹک گئے ہیں اور ان کے بھٹکنے کی بہت سے ایسی وجوہات بھی ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ان کے دور میں دہشت گردوں کو اسی طرح سزائیں نہیں سنائی گئیں جیسی سنائی جانی چاہئے تھیں ۔

اس کتاب کا دیباچہ پروفیسر احمد سعید ہمدانی نے تحریر کیا ہے ۔احمد سعید ہمدانی کا تعلق نوشہرہ سون سیکسر سے ہے ۔وہ بنیادی طور پر تصوف کے آدمی ہیں۔ ان کی جو بیس پچیس کتابیں میری نظر سے گزری ہیں وہ تمام تصوف کے حوالے سے ہیں ۔ سلطان باہو کی فارسی تصانیف پر بھی انہوں نے بہت کام کیا ہے اور کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ باقاعدہ ایک صوفی ہیں ۔ انہوں نے خود کو کبھی اس حوالے سے ظاہر نہیں کیا مگربڑے بڑے صاحبِ کشف لوگ ان کے پاس آتے جاتے رہتے ہیں۔نوشہرہ کے ایک شخص کے بقول کہ میں نے ایک مرتبہ ایک مجذوب سے دعا کیلئے کہا تو وہ بولا۔’’تو تو احمد سعید کے پڑوس میں رہتا ہے۔جا اسی کے پاس ۔اسی سے دعا کرا۔‘‘

ایک ایسی روحانی شخصیت سے افتخار محمد چوہدری نے اپنی کتاب کا دیباچہ کیوں لکھوایا۔یہ بڑا اہم سوال ہے ۔احمد سعید ہمدانی گمنام سے آدمی ہیں ۔ان کی پہچان صرف دنیائے تصوف میں ہے ۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ افتخار محمد چوہدری بھی کسی حد تک روحانی معاملات پر یقین رکھتے ہیں اور ان کا اس دنیا سے بھی رابطہ ہے ۔پروفیسر احمد سعید ہمدانی نے سلطان باہو کے حوالے سے کہیں لکھا ہے ’’مصنف کو چاہئے کہ پہلے وہ ہر علم کو اپنے عمل اور قبضہ و تصرف میں لاکراس کا معائنہ و تجربہ کرے اور امتحان و آزمائش کرے تاکہ رجعت و پریشانی کا شکار نہ ہو اور اس کے بعد ضبطِ تحریر میں لاکر کتاب لکھے‘‘یقیناً افتخار محمد چوہدری کی یہ کتاب جس کا انہوں نے دیباچہ لکھا ہے۔ ان تمام مراحل سے گزری ہوئی ہوگی ۔

453 — اچھا مستقبل قربانی مانگتا ہے

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

دانشوروں کی کئی اقسام ہوتی ہیں کچھ گاؤ زبانی دانشور ہوتے ہیں ان کاتعلق خمیرہ گاؤزبان سے کم اور زبان دانی سے زیادہ ہوتا ہے یعنی گفتگو کے بڑے لذیذ ہوتے ہیں ۔زبان کی ایک ایک حرکت جانتے ہوتے ہیں یعنی مخارج الحروف کے علم پر پوری دسترس رکھتے ہیں ۔لفظوں کے پیج و خم سے نئے نئے مفاہیم نکالنے کا فن انہیں آتا ہے ۔منطق کے اسرار و رموز سے بخوبی واقف ہوتے ہیں۔پنجابی روزمرہ کے مطابق ان کی زبان قینچی کی طرح چلتی ہے ۔بیمار کوصحت مند اورصحت مند کوبیمار ثابت کرنا ان کے دائیں ہاتھ کا کھیل ہوتا ہے ۔کچھ زعفرانی دانشور ہوتے ہیں ان کاتعلق بھی جوارش ِجالینوس (زعفرانی )سے کم اورکشتِ زعفران سے زیادہ ہوتا ہے ۔یہ یاد رکھئے گا کہ یہاں کشت ِ زعفران کا مطلب زعفران کی فصل نہیں بلکہ قہقہوں کا کھیت ہے یعنی یہ دانشورہنسنے اور ہنسانے کے ماہرہوتے ہیں۔محفل کو اپنی مزاحیہ گفتگو سے زعفران زار بنائے رکھتے ہیں۔لطیفہ گوئی میں طاق ہوتے ہیں۔ جملہ بازی میں جواب نہیں رکھتے ۔ سنجیدہ سے سنجیدہ محفل میں بھی ایسی پھلجھڑی چھوڑتے ہیں کہ ہر طرف شگوفے ہی شگوفے کھلنے لگتے ہیں۔بات بدلنے میں یدِ طولیٰ رکھتے ہیں ۔

دانشوروں کی ایک قسم فلاسفہ کی ہے ۔ان کا تعلق ”معجون ِفلاسفہ“زیادہ مضمونِ فلاسفہ سے ہوتا ہے۔یہ چیزوں کی ماہیت پر غور کرتے ہیں اور ان کے نئے نئے مفاہیم بتاتے ہیں مثال کے طور پر لوڈ شینڈنگ کو دیکھنے کا ان کا ایک اپنا انداز ہے ۔یہ لوگ لوگوں کو بتاتے ہیں کہ انہوں نے اپنے دادا جان کا قدیم کپڑے کا بنا ہوا پنکھا پرانے سامان سے نکالا ہے پھر اسی طرح اسے چھت کے ساتھ لٹکا دیا ہے اس کے اوپر ریشم سے جو کام ہوا ہواہے۔وہ اتنا خوبصورت ہے کہ جب رسی کے ساتھ اس پنکھے کو کھینچا جاتا ہے۔تو روشنی ریشم کے ساتھ مل کر نئے نئے رنگوں کی قوسِ قزحیں پیدا کرنے لگتی ہے۔روشنی کیلئے پرانا لیمپ نکلوایا ہے یہ میرے پردادا کو ایک انگریز کرنل نے تحفے میں دیا تھا۔ اسے میں نے بہت اچھی طرح صاف کیا ۔براس کا بنا ہوا یہ لیمپ اس طرح چمک اٹھا جیسے ابھی ابھی فیکٹری سے نکل کر آیا ہو۔پرانے زمانے کی چیزیں بھی کیا چیزیں ہوتی تھیں ۔ میں نے اس لیمپ سے شیشے کی چمنی نکال کر جب صاف کی تو وہ ایسے لشکارے مارہی تھی جیسے کرسٹل کی بنی ہو ۔میں تو شام کے وقت کے انتظار میں ہوتا ہوں کہ کس وقت لائٹ جائے گی اور کس وقت میں اس لیمپ کو جلاؤں گا۔یقین کیجئے مجھے اپنے دادا کا وہ الف لیلوی زمانہ یاد آجاتا ہے اور میں اس خوبصورتی اور رعنائی میں کھو جاتا ہوں۔کچھ مرواریدی دانشور بھی ہوتے ہیں۔ان کا تعلق بھی خمیرہ مروارید سے زیادہ چمک دمک کے ساتھ ہوتا ہے۔یہ بظاہر موتیوں کی چمک دمک رکھتے ہیں مگر حقیقت میں شیشہ بھی نہیں بلکہ پلاسٹک سے تیارشدہ ہوتے ہیں یعنی غالب کی زبان میں کہا جاسکتا ہے

ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ

دیتے ہیں دھوکہ یہ بازی گر کھلا

کچھ تبخیری دانشور ہوتے ہیں ان کا تعلق بھی تبخیرِمعدہ سے زیادہ تبخیرہِ دماغ کے ساتھ ہوتا ہے۔انہیں مشورہ دینے کی عادت ہوتی ہے۔ایسے دانشور ہر گلی میں دوچار ضرور ہوتے ہیں۔جوعلم ِطبعیات سے علم ِ سیاسیات تک ہر چیز کے ماہر ہوتے ہیں۔کسی کا کوئی مسئلہ ہو ان کے پاس فوراً مشورہ تیار ہوتا ہے۔مارکیٹ میں کسی طرح کے دانشوروں کی بھی کوئی کمی نہیں ۔کہنے کا مطلب یہ کہ دانشوروں کی بے شمار اقسام ہیں۔تقریباً پاکستان میں ہر شخص دانشور ہے کیونکہ اس قوم کو علم ہوچکا ہے دانشور ہونے کیلئے دانش کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں پڑتی چند ایک موٹی موٹی کتابوں کے نام ، کچھ جملے اور دوچار بڑے فلاسفر کی کوٹیشنز یا بات گھما پھرا کر بیان کرنے کی صلاحیت کسی بھی شخص کو دانشور ثابت کرنے کیلئے کافی ہے ۔دانشوروں کے متعلق ایک کہاوت بھی مجھے یاد آ رہی ہے ڈاکٹر طاہر تونسوی اکثر سنایا کرتے تھے کہ ”ناں میں آکھاے ناں تیں آکھاے تینوں دانشور وت کیں آکھاے ۔اُس اپنڑی آپ وجائی اے جیں آکھاے“۔

(نہ میں نے کہا ہے نہ تم نے کہا ہے تمہیں دانشور پھر کس نے کہا ہے۔اس نے اپنی ڈھولک آپ بجائی ہے جس نے کہا ہے)

دانشوری کے متعلق کسی کی ایک آزاد نظم بھی مجھے تھوڑی سی یاد ہے

پچھلے بیس برس کے دانشور

اپنی اپنی سوچ کے نکتے پر

پوچھ رہے ہیں رک رک کر

ناخن پہ کیسے ہاتھی اور مہاوت چلتے ہوں گے

کیسے سرکنڈوں کی کچی چھت پر اونٹوں کارقص ابھی تک جاری ہے

یقینا آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ اگرہم من حیث القوم دانشور بن چکے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ ہم ملک کی بہتری کیلئے کچھ نہیں کر پا رہے ۔اس کے جواب میں ایک واقعہ درج کرتا ہوں، ممکن ہے بات سمجھ میں آجائے ۔کہیں چوہوں کا ایک اجلاس ہورہا تھا ۔ جس میں ایک چوہا اپنا ہاتھ لہرا لہرا کر کہہ رہا تھا ۔دوستو! میرے قبیلے کے جوانو!بلی کے گلے میں گھنٹی باندھنے والی ترکیب پرانی ہو گئی ہے۔میں بتاتا ہوں آپ کو بلی سے نجات کا راستہ، ہمیشہ کیلئے نجات کا راستہ۔آپ سب جانتے ہیں مالک ِ مکان نے ہمارے لئے تمام مکان میں زہریلی گولیاں بکھیر رکھی ہیں ۔ایک فدائے ملت چوہا وہ ساری گولیاں کھالے اور بلی کے سامنے سے گزرے،بلی اُسے ہڑپ کر لے گی یوں زہر اُس کے اندر پہنچ جائے گا اور اس سے ہمیشہ کیلئے نجات مل جائے گی۔ تجویز سن کر تمام چوہے عش عش کر اٹھے ۔گھنٹی کی ترکیب بتانے والے بوڑھے چوہے نے اُٹھ کر کہا ”بسم اللہ تو یہ عظیم کارنامہ آپ ہی سر انجام دیجئے “جس پرتقریر کرنے والے چوہے نے ادھر ادھر دیکھا اور کہنے لگا اگر میرے جیسے دانشور بھی مرنے لگ گئے تو پھر تمہیں ایسے عظیم مشورے کون دے گا۔ سو ابھی تو صورتحال یہی ہے کہ پاکستانی قوم کا ایک بڑا اور پڑھا لکھا حصہ مشورے دینے کے سوا اور کچھ نہیں کرسکتااور اچھا مستقبل قربانی مانگتا ہے۔

454 — امن کی آشا

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

بے شک ہر دھڑکتا ہوادل امن کی آشا سے لبریز ہوتا ہے۔ سارے خوش داغ، فاختہ کے پھڑپھڑاتے ہوئے پروں میں زندگی کی بقا دیکھتے ہیں ۔بہتے ہوا خون کسی نارمل آدمی کو اچھا نہیں لگ سکتا۔کسی کو مرتے ہوئے دیکھنا دنیا کا سب سے تکلیف دہ عمل ہے ۔مگر ہم برصغیر کے لوگ جنگ کے خواب دیکھتے ہیں ۔ایٹم بم چلانے کی باتیں اس طرح کرتے ہیں جیسے شبِ برأت میں آ تش بازی کی گفتگو ہو۔میں نے بہت غور کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا اصل سبب کیا ہے ۔کیا صرف کشمیر ، تو مجھے احساس ہوا، نہیں ،اصل وجہ ہوسِ اقتدار ہے۔بھارتی سیاست دانوں کی پاکستان دشمنی ان کی عوامی مقبولیت میں اضافہ کا سبب بنتی ہے۔ کچھ یہی صورت حال پاکستان میں بھی رہی ہے ۔اگرچہ موجودہ لیڈر شپ ایسی نہیں ہے مگر ماضی کی طرف دیکھا جائے تو یہی ہوسِ اقتدار تھی جس کے سبب ملک دو حصوں میں تقسیم ہواتھا۔اصل قصہ یہ ہے کہ پاکستان کے جسم کا وہ حصہ جس میں ستاون فیصد آبادی تھی،جسے ہم مشرقی پاکستان کہتے تھے ان کی عددی اکثریت سے ہم نے روزِ اول سے خوف کھانا شروع کر دیا تھا۔پہلے ہم نے اپنے چاروں صوبوں کوتوڑ کر ون یونٹ اس لئے بنایاتھاکہ صوبہ مغربی پاکستان بمقابلہ مشرقی پاکستان کھڑا کردیں۔مگر جب ہم نے دیکھا کہ اب بھی جمہوریت کے مسلمہ اصول کے مطابق بالغ رائے دہی پر الیکشن ہوتے ہیں تو مشرقی پاکستانیوں کی تعداد زیادہ ہے توہم نے جمہوریت کا منہ چڑانے کیلئے یہ فارمولا ایجاد کیا کہ دونوں صوبوں سے برابر کی تعداد میں نمائندے منتخب ہونگے۔یوں ستاون فیصد اور تینتالیس فیصد کا حیرت انگیز اصول نکالا گیا۔ مغربی پاکستان کا ایک ووٹ مشرقی پاکستان کے تقریباً ڈیڑھ ووٹ کے برابر شمار کیا جانے لگا ،ان غربیوں نے یہ بات بھی قبول کرلی۔پھر ہم نے مارشل لا لگادیا۔ اور جب مارشل لا کے بعد ملک کے پہلے جنرل انتخابات ہوئے اور مشرقی پاکستان کو واضح اکثریت حاصل ہوگئی تو ہم نے وہاں فوج بھیج دی۔بے انتہا قتل و غارت کے بعد بالآخر وہ حصہ ہم سے علیحد ہ ہوگیا۔

سچ یہی ہے کہ ہمارے صاحبانِ اقتدار کی ہوسِ اقتدارنے مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بننے پر مجبور کر دیا تھامگر ہم آج بھی یہی سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو دوحصوں میں انڈیا نے تقسیم کیا۔ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ بنگلہ دیش بھارت نے نہیں بنگالیوں نے بنایا ہے اور ہماری لیڈر شپ کے ناقابل ِ برداشت رویوں کی وجہ سے بنایا ہے ۔بے شک بھارت کے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بہت مشکل ترین معاملہ ہے کیونکہ دوستی دونوں طرف سے ہوا کرتی ہے سو دوستی کیلئے بھارت کو مسئلہ کشمیر حل کی طرف آنا ہوگا۔اسی میں دونوں ممالک کی بقا ہے۔کیونکہ یہ دشمنی دونوں ملکوں کے عوام کیلئے بہت خوفناک ہے ۔دونوں طرف لوگ بھوکوں مر رہے ہیں۔دونوں اپنے وسائل ہولناک سے ہولناک تر اسلحہ تیار کرنے پر پھونک رہے ہیں۔ہم عجیب پڑوسی ہیں۔ دونوں کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔بے خوابی نے ہمارے اعصاب توڑ دئیے ہیں۔کسی کو ممکن ہے اونگھ آجائے اور انگلی ٹریگر دبا بیٹھے۔تو پھر کیا ہو گا۔کچھ بھی نہیں بچے گا کیونکہ دونوں ممالک عوام کے منہ سے نوالے چھین چھین کر ایٹمی قوت بن چکے ہیں

مگر یہ بات کسی کے کان میں بھی نہیں پڑتی۔دونوں ممالک کے لوگوں کی سماعت میں شاید سیسہ بھر دیا ہے ۔ ہم دونوں قومیں بحیثیت قوم بہری ہوچکی ہیں۔ کانوں میں اتنی میل بھر گئی ہے کہ نکل ہی نہیں سکتی۔

کانوں کی میل سے ایک واقعہ یاد آرہا ہے ۔مجھے داتا دربار پر ایک شخص ملااورکہنے لگا ” مجھ سے کان صاف کرا لیجئے ۔میں بڑے اچھے طریقے سے کان صاف کرتا ہوں “۔ میں نے غور سے دیکھا تو اس کا چہرہ مجھے جانا پہچانا لگا۔ اگلے ہی لمحے یاد آگیا کہ اس شخص کو تو میں نے کئی مرتبہ پاک ٹی ہاؤس میں پڑھی لکھی گفتگو کرتے ہوئے دیکھاہے۔ میں نے اسے کہاکہ” تم یہ لوگوں کے کان کیوں صاف کرتے پھر رہے ہو۔اچھے بھلے پڑھے لکھے آدمی ہو۔ تمہیں کہیں بھی نوکری مل سکتی ہے“۔ کہنے لگا ”میں پیسوں کے لئے تو لوگوں کے کان تھوڑا صاف کرتا ہوں۔ دراصل اس قوم کے کانوں میں میل جم گئی ہے۔ کسی کو کسی کی بات سنائی ہی نہیں دیتی ۔ اب دیکھو انیس سو اڑتالیس میں جو مکان مجھے الاٹ ہوا تھااس کا قبضہ آج تک نہیں مل سکا۔میں کونسی کورٹ میں نہیں گیا ۔کونسی عدالت کا دروازہ میں نے نہیں کھٹکھٹایا مگر کوئی سنتا ہی نہیں ہے۔میں نے اس پر جب خاصا غور کیا تویہ بات میری سمجھ میں آئی کہ اس قوم کے کانوں میں میل بھر گئی ہے ۔ اسے نکالنا بہت ضروری ہے“۔ بات میری سمجھ میں بھی آگئی تھی کہ انصاف کی تلاش میں بیچارہ دماغ سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔

سو سچ یہی ہے کہ دوملکوں میں رہنے والوں کے کانوں میں میل جم گئی ہے ۔کسی کو کچھ بھی سنائی نہیں دیتا ۔دونوں قوموں کی سماعت ایک جیسی ہے دونوں طرف کے لوگ لڑنے مرنے پر تلے ہوئے ہیں۔دونوں کا خیال ہے کہ دوسرے کو زندہ رہنے کا حق ہی نہیں ۔

اور بیچاری سماعت بھی کیا کرے ۔یہ میڈیا کادور ہے ۔اورلوگوں کی سماعت تک صرف وہی آواز پہنچتی ہے جو میڈیا پہنچانا چاہتا ہے۔اور ذرا سے حالات خراب ہوں تو میڈیا جنگی ترانے بجانا شروع کر دیتا ہے ۔اس وقت میڈیا خاص طور پر بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے ۔بے شک اس مرتبہ پاکستانی میڈیا نے کسی حد تک تحمل اور برداشت سے کیا کام لیا ہے مگر اتنا بھی نہیں ۔ میرے نزدیک بھارت اور پاکستان کے درمیان خوشگوار حالات صرف میڈیا ہی پیدا کرسکتا ہے۔کچھ عرصہ پہلے روزنامہ جنگ نے” امن کی آشا“ کے نام بھارتی میڈیا کے ساتھ مل کر ایک خوش آئند سلسلہ شروع کیا تھا جس کی وجہ سے روزنامہ اور جیو کے خلاف ایک طوفانِ بدتمیزی برپا کیا گیا۔چونکہ وہ بے بنیاد تھا اس لئے جلدی دم توڑ گیامگراس وقت ضرورت اسی امر کی ہے کہ اسی ”امن کی آشا“ کے سلسلے کو آگے بڑھایا جائے اور سب سے پہلے دونوں ممالک کے میڈیا کو مل کر ایک میڈیا کانفرنس کرنی چاہئے اور اس میں یہ طے کرنا چاہئے کہ بھارت اور پاکستان کے تعلقات کی بہتری میں دونوں ممالک کا میڈیا کیا کردار ادا کر سکتا ہے اوردونوں ممالک کی حکومتوں کو میڈیا کے درمیان مذاکرات کے عمل میں پوری پوری معاونت کرنی چاہئے۔

455 — حکمرانی کا گارا

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہاں حکمرانی کا حق صرف انہی کے پاس ہے جنہوں نے خود یا جن کے اجداد نے وقت کے ایک ایک لمحہ سے مال و زر کشید کیا ہے ۔صحیح طریقے سے یا غلط طریقے سے ۔یہی ملک کی بربادی کا سبب سے بڑا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ دار یا جاگیر دار خود حکومت کرتے ہیں دنیا کے باقی جمہوری ممالک میں سرمایہ داریا بڑے بڑے جاگیر دار سیاسی پارٹیوں کی پشت پناہی کرتے ہیں مگرخودحکومت نہیں کرتے۔اس سلسلے دو سو بائیس عیسوی میں بہلول کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگو درج کرتا ہوں ۔

”صحرا کی دھوپ میں دھلی ہوئی ہواکا ایک ریت سے بھرا ہوا جھونکا میرے چہرے سے ٹکرایا۔اور بہلول کہنے لگا”اس ہوا کے بارے میں بابا کہا کرتے تھے۔ یہ ازل سے سفر میں رہنے والی بے شکل بلا کبھی کبھی صحرا میں پاگل اونٹنی کی طرح کاٹنے لگتی ہے یہ نظر آئے تو ناگ دیوتا کے ہاتھ سے چہرہ ڈھانپ لیا کرو“ میں نے سوالیہ انداز میں پوچھا۔”ناگ دیوتاکا ہاتھ؟ “۔بہلول میری طرف دیکھ کر بولا۔” تمہیں تو ہر بات بتانی پڑتی ہے۔۔یہ جو ہم بل دے کر سر پر چارد کی کنڈلی مارلیتے ہیں یہ ناگ دیوتا کی علامت ہے ۔ ناگ دیوتا کا ہاتھ۔۔پگڑی کے پلوکو کہا جاتا ہے۔۔۔“اور میں نے بھی بہلول کی طرح پگڑی کے پلو کو چہرے کا نقاب بنا لیا۔کچھ دیر ہم خاموشی کے ساتھ چلتے رہے۔اچانک میری نظر پہاڑ کی طرف اٹھی تو ایک سلیٹ کی طرح سیدھی چٹان پر کچھ تصویریں بنی ہوئی تھی ۔میں نے بہلول کو ان کی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کی تو کہنے لگا۔” میں تم سے پہلے پڑھ چکا ہوں“ ۔

میں نے حیرانگی سے پوچھا۔ ”کیا یہ کچھ لکھا ہوا ہے “۔کہنے لگا ”تم بولتے بہت ہو ۔۔ہاں یہ قطبی ستارے کی شان میں لکھا ہوا ایک دراوڑی گیت ہے“۔ میں نے کہا۔ ۔”سناؤ گے نہیں “۔اور بہلول گیت پڑھنا شروع کردیا

ابھے پاسے بکھداے ہن دے لیکھ دا تارہ

گندھیاے جیدے لشکاراں زردار دا گارا

(شمال کی طرف سے ہنوں کے مقدر کا ستارہ روشن ہوتا ہے

جس کی شعاعوں میں زردارکے بت کا گارا گوندھا گیا ہے)

میں نے گیت کے بول سن کر حیرت سے کہا ۔”یہ تو سرائیکی زبان ہے“بہلول کہنے لگا۔”سرائیکی ۔یہ بھی کسی زبان کا نام ہے۔یہ ہنی زبان ہے ۔ہنوں کی زبان “۔میں نے حیرت سے پوچھا”یہ ہن کون تھے“۔بہلول بڑی بے رحمی سے بولا ۔”جتنے جاہل تم ہو اتنا جاہل تو ہمارے قبیلے کا بال کاٹنے والا بھی نہیں “۔مجھے ایسے لگا کہ آج بہلول گفتگو کرنے کے موڈ نہیں ہے سو میں نے بھی خاموشی پہن لی مگر ابھی ایک کوس ہی نہیں چلے تھے کہ اس نے مجھ سے کہا۔” میرا خیال ہے تم زیادہ دیر میرے ساتھ نہیں چل سکو گے ۔تم دوسراپاؤں ابد پر رکھنا چاہتے ہواور میں ازل کو سمجھنے کیلئے برسوں سے پہلے قدم پر رکا ہوا ہوں۔تمہارے نزدیک فلسفہ ء صبر قاتلوں کی منطق ہے اور میں انتظارکی صدیوں بھری وحشت کا مسافر ہوں۔تم ایک چھلانگ میں معرفت کی اعلیٰ ترین منزل پر پہنچنے کا خواب دیکھتے ہو اور میں اپنی فکری پرواز میں معرفتِ اعلیٰ کا پابند ہوں میرے لئے اس حقیقت تک پہنچنے کے بہت سے مدارج ہیں جن سے میں نے گزرنا ہے۔ دیکھو آندھیوں اور طوفانوں کی عمر بہت تھوڑی ہوتی ہے“۔میں نے اس کی بات کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا”بہلول تمہارا تعلق گاؤں سے ہے اور تم یہ بھی کہتے ہو کہ تم پہلی باردھن کوٹ جیسے بڑے شہر میں آئے ہو ۔تو پھریہ اتنی عقل مندی کی باتیں کہاں سے سیکھی ہیں“ ۔بہلول ہنس پڑا اور بولا۔” علم صرف شہروں میں لفظوں کو چبانے والے گیدڑوں کا ورثہ تونہیں۔میرے ساتھ درختوں کے پتے باتیں کرتے ہیں لہلہاتی فصلیں مجھے کہانیاں سناتی ہیں۔ان چھوئے جنگل مجھے اپنے خواب دکھاتے ہیں ۔ میری پرندوں کی گفتگو رہتی ہے۔ہوائیں مجھے لوریاں دیتی ہیں۔ سندھ کے پانی مجھ سے سر گوشیاں کرتے ہیں۔پہاڑ آگے بڑھ بڑھ کے میرے پاؤں چومتے ہیں ۔ دشت میری آنکھ کی وسعت سے سہمے رہتے ہیں۔ راتوں کو ستارے مجھ سے ہمکلام ہوتے ہیں“۔

بہلول کے منہ سے اتنی بڑی باتیں سن کر میں نے کہا۔”تو پھرلہوارجیسے شہر میں لفظوں کو چبانے والے گیدڑ وں سے کیا لینے جارہے ہو۔“۔بہلول کی پیشانی شکنوں سے بھر گئی اور بولا ”تمہیں کہا ناکہ ماروائی اصل تک پہنچنے کے لئے جو مدارج میں نے طے کرنے ہیں ان کیلئے کسی رہنما کی ضرورت پڑتی ہے میں نے سنا ہے کہ لہوار میں چندر وید نام کا ایک آدمی ہے جو اس سلسلے میں میری مدد کر سکتا ہے“۔ میں نے پوچھا ”تم ماورائی اصل تک کیوں پہنچنا چاہتے ہو “ بہلول بولا ”وہاں پہنچ کر میں اپنے گارے کو بدل سکتا ہوں اس گارے میں تبدیل کر سکتا ہوں جس سے زر دار بنائے جاتے ہیں ۔میں بادشاہ بننا چاہتا ہوں اور بادشاہ بننے کیلئے ضروری ہے زردار ہونا مگروہ گارا صرف ان مخصوص قسم کے لوگوں کو عطا ہوتا ہے جن پر روحِ کل کا خصوصی انعام تخلیق ہونے سے پہلے ہوجاتا ہے۔“

یہ وہ صدیوں پرانے خیالات ہیں جنہیں انسان نے بڑی مشکل سے تبدیل کیاہے وگرنہ ساری دنیا میں بادشاہ ظلِ الہی ہی ہوتے تھے مگر مجھے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان میں تین چار خاندان جوکھرب پتی ہیں وہی جمہوریت کے نام پرمسلسل طلِ الہی بنے ہوئے ہیں ۔اگرہمیں اپنے وطن میں سچ مچ جمہوریت لانی ہے تو پھر وہ گارا بدلنا ہوگا جس سے حکمران بنائے جاتے ہیں۔

456 — زخم زخم بلوچستان

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

صدیوں سے بادشاہ انسانی خون کی قیمت پراپنے خزانے بھرتے چلے آرہے ہیں ۔بس خزانوں کی زمینیں اور شکلیں بدلتی رہتی ہیں۔ہوسِ ملک گیری کے طریقے بدل گئے ہیں ۔ انسان کا ماضی ٹھوس شکل میں سفید اور زرد سونے کی ایک بڑی ”لوٹ “کی داستان ہے ۔ اور انسان کا حال بہتے ہوئے کالے سونے کے خزانوں اور دوسری قیمتی معدنیات پر قبضے کا قصہ ہے۔بلوچستان کوبھی کئی برسوں سے اسی قصے کا حصہ بنایا جارہا ہے۔تیل اور گیس کے خزانوں پر تو پہلے سے عالمی لٹیروں کی چشم ِ ہوس گیر لگی ہوئی تھی۔اب گوادر کی بندرگاہ کو بھی سونے کی کان کہا جا رہا ہے اور مجھے اس دروازے پر امریکہ۔ بھارت۔اسرائیل اور کئی دوسرے ممالک کی دستک صاف سنائی دے رہی ہے۔یہ اسی دستک کا کمال ہے کہ قومیت کی قربان گاہ پر نثار ہونے کیلئے بلوچ ہتھیلیوں پر سروں کو سجا کرگھروں سے نکل آئے ہیں۔اورمجھے اپنے صاحبانِ اقتدار پر بھی حیرت ہے کہ ماضی کی غلطیوں پر معافی تو کجا ہم انہیں بارود بھری آواز سے لوٹ جانے کا مشورہ دے رہے۔ بلوچستان کی زندگی جو محبت اور اخوت سے عبارت تھی جو زندگی میرے اردگرد ہے وہ ظلم و بربریت کی داستان بن گئی ہے ۔ اب وہاں زندگی ایک زخم ہے۔ گلتا ہوا زخم ۔بہتا ہوا زخم۔

یہ بہتا ہوا ، گلتا ہوا زخم اس زندگی کی عطا ہے جو چم چم کرتی کاروں اور لش لش کرتے بنگلوں میں رہتی ہے۔جو سربلند پہاڑوں کی مشکل مشکل پگڈنڈیوں کو نہیں جانتی جس نے غیرت مندوں کے ٹوٹے پھوٹے گھروندوں میں بھول کر بلکہ کبھی بھٹک کر بھی قدم نہیں رکھا۔علم و قلم سے دور آگ جھلساتی دوپہروں جیسی اس زندگی پردکھ کے سائے ہر وقت تھرتھراتے رہتے ہیں۔۔کہیں کسی کے معصوم سے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں۔کہیں کسی کی بیوی بیمار ہے تڑپ رہی ہے۔یہ زندگیاں بڑی اذیت ناک ہیں۔بڑی بے رحم اور ظالم ہیں۔زندگیاں نہیں ۔حالات کے شکنجے میں جکڑی ہوئی عمریں ہیں ۔یہ لمحوں کا بہتا ہوا دریا ہے۔لوگ جس کے دھارے پربے بس تنکوں کی طرح بہے جارہے ہیں۔

مجھے اسلام آباد کے ای سیون کی کوٹھیوں سے بلوچستان میں مرنے والوں کے لہو کی بو آتی ہے۔مجھے پھر مشرقی پاکستان یاد آنے لگا ہے جسے صرف اور صرف ہماری ہوسِ اقتدار نے ہم سے جدا کیا ہے۔کبھی سوچا ہے ہم نے کہ کیوں مشرقی پاکستان میں رہنے والے پاکستانیوں نے پاکستانی ہونے سے بھی انکار کردیا ۔قصہ صرف اتنا ہے کہ پاکستان کے جسم کا وہ حصہ جس میں ستاون فیصد آبادی تھی۔جسے ہم مشرقی پاکستان کہتے تھے ان کی عددی اکثریت سے ہم نے روزِ اول سے خوف کھانا شروع کر دیا تھا۔پہلے ہم نے اپنے چاروں صوبوں کوتوڑ کر ون یونٹ اس لئے بنایاکہ صوبہ مغربی پاکستان بمقابلہ مشرقی پاکستان کھڑا کردیں۔مگر جب ہم نے دیکھا کہ اب بھی جمہوریت کے مسلمہ اصول کے مطابق بالغ رائے دہی پر الیکشن ہوتے ہیں تو مشرقی پاکستانیوں کی تعداد زیادہ ہے توہم نے جمہوریت کا منہ چڑانے کیلئے یہ فارمولا ایجاد کیا کہ دونوں صوبوں سے برابر کی تعداد میں نمائندے منتخب ہوں گے۔یوں 57 فیصد اور43 فیصد کا حیرت انگیز اصول نکالا گیا۔ مغربی پاکستان کا ایک ووٹ مشرقی پاکستان کے تقریباً ڈیڑھ ووٹ کے برابر شمار کیا جانے لگا ان غربیوں نے یہ بات بھی قبول کرلی۔پھر ہم نے مارشل لا لگادیا۔ اور جب مارشل لا کے بعد ملک کے پہلے جنرل انتخابات ہوئے اور مشرقی پاکستان کو واضح کثریت حاصل ہوگئی تو ہم نے وہاں فوج بھیج دی۔بے انتہا قتل و غارت کے بعد بالآخر وہ حصہ ہم سے علیٰحد ہ ہوگیا۔ سچ یہی ہے کہ ہمارے صاحبانِ اقتدار کی ہوسِ اقتدارنے مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بننے پر محبور کر دیا تھااور اب کچھ ایسا ہی بلوچستان میں ہو رہا ہے وہاں بھی انڈیا کاہی فائدہ تھا اور یہاں بھی اس کی کارستانیاں واضح طور پر دکھائی دے رہی ہیں۔بے شک میں ان لوگوں میں سے ہوں جو بھارت اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں مگردوستی دونوں طرف سے ہوا کرتی ہے، دوستی کیلئے بھارت کو بھی اپنا رویہ بدلنا ہوگا سو مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا۔اسی میں دونوں ممالک کی بقا ہے۔کیونکہ یہ دشمنی دونوں ملکوں کے عوام کیلئے بہت خوفناک ہے ۔دونوں طرف لوگ بھوکوں مر رہے ہیں۔دونوں اپنے وسائل ہولناک سے ہولناک تر اسلحہ تیار کرنے پر پھونک رہے ہیں۔ہم عجیب پڑوسی ہیں۔ دونوں کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔بے خوابی نے ہمارے اعصاب توڑ دئیے ہیں۔کسی کو ممکن ہے اونگھ آجائے اور انگلی ٹریگر دبا بیٹھے۔ تو پھر کیا ہو گا۔کچھ بھی نہیں بچے گا کیونکہ دونوں ممالک عوام کے منہ سے نوالے چھین چھین کر ایٹمی قوت بن چکے ہیں یہ بات بھارت کو بھی سمجھنی چاہئے مگر دونوں کے ارباب ِاقتدار ایک جیسے ہی ہیں۔ ان کے کانوں میل جم چکی ہے انہیں کچھ سنائی ہی نہیں دیتا ، کانوں کی میل سے ایک واقعہ یاد آرہاہے۔

لوہاری گیٹ کے باہر مجھے ایک شخص ملا۔کہنے لگا “مجھ سے کان صاف کرا لیجئے ۔میں بڑے اچھے طریقے سے کان صاف کرتا ہوں “۔ میں نے غور سے دیکھا تو اس کا چہرہ مجھے جانا پہچانا لگا۔مجھے اگلے ہی لمحے یاد آگیا کہ اس شخص کے ساتھ تو برسوں پاک ٹی ہاؤس میں بیٹھتا رہا ہوں۔یہ پاکستان کا اچھا بھلا مشہور ادیب ہے۔اس نے بھی مجھے پہچان لیا۔ میں نے حیرت سے پوچھا کہ تم یہ لوگ کان کیوں صاف کرتے پھر رہے ہو۔اچھے بھلے لکھنے والے آدمی ہو۔ تمہیں کہیں بھی نوکری مل سکتی تھی۔ کہنے لگا میں پیسوں کے لئے تو لوگوں کے صاف نہیں کرتا۔ دراصل اس قوم کے کانوں میں بڑی میل جم گئی ہے۔لوگوں کو کوئی بات سنائی ہی نہیں دیتی۔ اب دیکھو انیس سو اڑتالیس میں جو مکان مجھے الاٹ ہوا تھااس کا قبضہ ابھی تک مجھے نہیں ملا۔میں کونسی کورٹ میں نہیں گیا ۔کس عدالت کا دروازہ میں نے نہیں کھٹکھٹا یا مگر کوئی سنتا ہی ہیں۔بس بات میری سمجھ میں آگئی کہ اس قوم کے کانوں سے میل نکالنی بڑی ضروری ہے اوربات میری سمجھ میں بھی آگئی تھی کہ انصاف کی تلاش میں بیچارہ دماغ سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔

457 — سیاست میں نمک کا استعمال

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

یہ دو ہزار بائیس قبل از مسیح کی ایک خوشگوار صبح تھی۔ میں اور بہلول ایک قافلے ساتھ دھن کوٹ سے لہوار جا رہے تھے۔ ابھی شہر سے نکلے ہوئے ہمیں تھوڑی دیر ہوئی تھی۔ اس وقت دریائے سندھ ہمارے سامنے تھا۔ پہاڑوں کی چٹانوں سے ٹکراتی ہوئی دریاکی موجوں کے گرم خرام میں نرم روی آ رہی تھی ۔کنارے پر تھرتھراتی ہوئی کشتیاں پرسکون ہوتی جا رہی تھیں۔ ان میں سامان لاد ا جا رہا تھا۔ اونٹ اورگھوڑے بھی کشتیوں پر سوار ہونے تھے۔ دریا پر زندگی جاگ چکی تھی۔ ساحل چہک رہا تھا۔ جہاں ہم کھڑے تھے ہمارے بالکل پیچھے نمک کی کان تھی۔ ہمارے دائیں طرف سرسبز و شاداب کالا باغ کی بستی تھی بائیں طرف بے آب و گیا ہ کوہساروں کا سلسلہ تھا۔ ہمارے سامنے دریا کے اس پار کوریوں کی بستی ”ماڑی “ تھی جہاں کچھ سال پہلے کوریوں اور پانڈوں کے درمیان خوفناک لڑائی ہوئی تھی۔ اتنا خون بہا تھا کہ دریائے سندھ کے پانی کا رنگ بھی سرخ ہو گیا تھا۔ کئی چٹانوں پر ابھی خون کے داغ موجود تھے جہاں ہر جمعرات کو لوگ سرسوں کے تیل کے دئیے جلاتے تھے۔ تھوڑی دیر میں قافلہ کشتیوں میں سما گیا۔ جیسے ہی کشتیاں دریا کے درمیان میں پہنچیں تو پہاڑ پر نشیب سے فراز تک پھیلا ہوا کالا باغ شہر دکھائی دینے لگا۔

آنکھیں ابھی اس منظر سے باہر نہیں نکلی تھیں کہ ہم دوسرے کنارے پر پہنچ گئے۔ قافلہ کشتیوں سے اتر آیا۔ اور ماڑی شہر کو ایک طرف چھوڑ کر آگے بڑھنے لگا۔ اب ہم کئی کوس چل چکے تھے۔ دریا کے پانی سے دوشیزہ رہنے والی زمینیں بہت پیچھے رہ گئی تھیں ۔اس وقت ریت کا لق و دق تھل کا صحرا ہمارے دائیں طرف بہہ رہا تھا اور چچالی کا بے آب و گیاہ پہاڑی سلسلے کی دیوتاؤں کے ہاتھوں سے تراشی ہوئی سربلند دیوار بائیں طرف تھی۔ ابھی سورج دوپہر کے نیزے تک نہیں پہنچا تھاہم آسمان سے ہمکلام ہوتی ہوئی دیوار کے سائے سائے چل رہے تھے ۔ ہم صرف چند لوگ نہیں تھے یہ ایک بڑا تجارتی قافلہ تھا سب تاجروں کے پاس دو طرح کا سامان تھا ،ہر تاجر کے سامان ایک حصہ” نمک“ پر مشتمل تھا۔یہ بڑا قیمتی نمک تھا۔ کالاباغ کی کانوں سے نکلنے والے اس نمک کی شہرت ہڑپہ اور موہنجو داڑو تک پھیلی ہوئی تھی ،اس نمک کو پچاس خچروں پر لادا گیا تھا۔سامان کا دوسرا حصہ سندھو گوزہ گر کے نگار خانے میں بنائے گئے برتنوں اورکچھی کے ترنجنوں میں بنے ہوئے ریشم کے نازک پارچہ جات پرمشتمل تھاکچھی کے جنگلات سے حاصل ہونے والے ریشم کی چمک سونے سے کم نہیں تھی۔ اکثر خریدار یہ سمجھتے تھے کہ یہ سونے کی تاروں سے بنا ہوا کپڑا ہے۔سامان کے اس حصے کو بائیس اونٹوں پر مضبوطی کے ساتھ باندھا گیا تھا ۔

ایک بوڑھا تاجر جو ہمارے قریب چل رہا تھا اس نے بہلول سے پوچھا

” نوجوان تم کیابیچنے جا رہے ہولہوار“

بہلول نے آہستہ سے کہا

”دماغ“

بوڑھے تاجر نے سوچتی ہوئی نظروں سے اسے دیکھا اور کہا

”جانتے ہو دماغ کسے کہتے ہیں “

بہلول نے کہا

”ہاں دماغ دیوتائی عقل کے منبع کو کہتے ہیں جوروح کو سمجھنے کی اہلیت رکھتاہے “

بوڑھا تاجر بولا

”اور روح“

بہلول نے کہا

”روح اس مکمل وحدت کی ایک کرن ہے جو ہر شے کی اصل ہے“

اب بوڑھے تاجر نے محبت بھرے انداز میں بہلول کو دیکھااور بولا

”میری دعاہے کہ تم جس مقصد کے لئے جارہے ہو اس میں عقل کا دیوتا تم پر مہربان رہے تمہاری باتوں سے الہام کی خوشبو آتی ہے الہام جو زندگی کی رہنمائی کیلئے روح ِ ِکل کا سب سے بڑا انعام ہے“

چلتے چلتے اچانل قافلہ رک گیا کسی اونٹ پر بندھی ہوئی پسے ہوئے نمک کی بوری میں سوراخ ہو گیا تھا۔بوڑھا تاجر ہمیں چھوڑ کر اس سمت بھاگا۔میں نے بہلول سے کہا

”بوڑھا تاجر ایسا بھاگا ہے جیسے بوری سے نمک نہیں سونا بہہ رہا ہو“

بہلول نے کہا

”میرے نزدیک تو یہ نمک سونے سے زیادہ اہم ہے۔ تمہیں معلوم ہے جس کان سے یہ نمک نکلتا ہے اس میں کام کرنے والوں کی عمر چالیس سال سے زیادہ نہیں ہوتی

میں نے حیرت سے کہا

”وہ کیوں “

بہلول کہنے لگا

”نمک ہڈیوں کو چاٹ جاتا ہے۔۔۔انسانی زہر کے تریاق ہر بوری،انسانی سانسوں کا اجتماع ہوتی ہے اور سانس سے زیادہ قیمتی شے اس کائنات میں اور کوئی نہیں“

میں نے سوچتے ہوئے کہا

”انسانی زہر کا تریاق۔۔یہ بات میری سمجھ میں نہیں آئی “

بہلول نے مجھے حقارت بھری نظر سے دیکھاجیسے اس واسطہ کسی بہت ہی کند ذہن شخص سے پڑ گیا ہو اور کہنے لگا

”انسان بنیادی طورپر ایک زہریلا جانور ہے۔بہت زیادہ زہریلا جانور۔۔وہ انسان جو نمک نہیں کھاتے وہ اتنے زیادہ زہریلے ہوتے ہیں کہ غلطی سے انہیں کبھی اڑنے والا کوبراکاٹ لے توخود مرجاتا ہے۔“

مجھے پھر حیرت سے پوچھنا پڑ گیا“

”میں سانپوں کے متعلق بہت کچھ جانتا ہوں مگرکوبروں کی کوئی ایسی نسل میری نظر سے نہیں گزری جو اڑ بھی سکتی ہو“

بہلول نے ہنس کرکہا

”اڑنے والے کوبرے کا یہ مطلب نہیں کہ اس کے پر ہوتے ہیں ۔ یہ کوبرے دراصل بہت لمبی چھلانگ لگانے پر قادر ہوتے ہیں اسی چھلانگ کے دوران ڈس بھی لیتے ہیں ۔یہ دنیا کا سب سے زہریلا سانپ ہوتا ہے“

میں بحث کرتے ہوئے کہا

”مجھے اس نسل کا پتہ ہے مگر یہ کوبرے نہیں ہوتے“

بہلول میری بحث سے اکتا کر بولا

” اچھا بھائی یہ کوبرے نہیں ہوتے ہونگے ۔ مجھے تمہاری یارو سنیاسی سے کرانی پڑے گی اس کے مخبوں میں کئی ایسے کوبرے موجود ہیں اور خود یارو سنیاسی کوبرے سے زیادہ زہرہلا ہے“

میں نے پوچھا

”کیا اس نے ساری زندگی نمک نہیں کھایا“

بہلول کہنے لگا

”اس کا تعلق حکمرانوں کے قبیلے سے ہے اس میں نمک کے استعمال کا ابھی تک رواج شروع نہیں ہوا۔“

میری آنکھ کھل گئی میں دوہزار بارہ میں واپس آگیا اوربستر پر بیٹھ کر سوچنے لگاکہ کیا سیاست دانوں اورحکمرانوں کے قبیلے میں ابھی تک نمک کا استعمال شروع نہیں ہوا۔

458 — تعبیریں بتانے والوں کے نام

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

پہلا خواب:

خانہٴ لاشعور میں کھڑکیاں بج رہی تھیں۔ اسلام آباد لوٹاجا رہا تھا۔ سڑکوں پر اندھیرے رقص کر رہے تھے ۔گاڑیوں کی لائٹس میں نقاب پوشوں کے چہرے چمک رہے تھے۔ بارشِ سنگ جاری تھی۔ چمکتی بجلیوں میں پنجابی فلموں کے ہیرو صور اسرافیل پھونک رہے تھے۔ بادلوں میں روشنیوں کی رقاصہ آخری کتھک ناچ رہی تھی۔ بھادوں بھری شام کے سرمئی سیال میں زمین ڈوبتی چلی جا رہی تھی۔ پگھلا ہوا سیسہ سماعت کا حصہ بن گیا تھا۔ مرتے ہوئے سورج کی چتا میں ڈوبتے ہوئے درخت چیخ رہے تھے۔ پرندوں کے پروں سے آگ نکل رہی تھی۔ ٹوٹتے تاروں کے مشکی گھوڑوں کی ایڑیوں سے اٹھتی ہوئی کالک زدہ دھول میں کائنات اور میں گم ہو چکے تھے۔ سٹریٹ لائٹ کی آخری لو بھاپ بنتی ہوئی تار کول میں ضم ہو چکی تھی۔ سائے دیواروں کو چاٹ چکے تھے۔ آسماں گیر عمارتیں مقامِ صفر سے مل چکی تھیں۔ انڈر گراونڈ ٹرینوں کی طرح بہتا ہوا لاوہ سرنگوں میں دوڑ رہا تھا۔ چٹانوں کے ٹکڑے نرم نرم ریشوں میں ڈھل رہے تھے ۔آہنی چیزوں میں کپاس کے پھولوں کا گداز در آیا تھا۔کُن کا عمل وقت سے کئی لاکھ گنا زیادہ تیزہو چکا تھا۔ہوا نے آخری ہچکی لی اوراچانک شعور کے بیڈروم میں میری آنکھ کھل گئی۔میں بیڈروم سے نکلاتو بلو ایریاکے کھمبوں سے لٹیروں کی لاشیں لٹک رہی تھیں۔

دوسرا خواب:

وہم آبادمیں الجھنیں کچھ نئے گھروندے بنا رہی تھیں۔ دماغ کی پرانی نسوں میں نئی تعمیر شروع تھی۔ واہموں کی محراب دار کوٹھیوں کی دیواروں پرآتی جاتی ہوئی سرخ رنگ کی کوچیوں سے خون ٹپک رہا تھا۔چھٹی حس کے سگنل الٹے سیدھے میسج بھیج رہے تھے۔حواس کے پانچوں سرکٹ کسینامعلوم ستارے سے آتی ہوئی برقی لہروں سے شاٹ ہو چکے ہیں۔تبدیلی کی تمناکانٹے دار تاریں کاٹ کی تگ و دو میں تھی لوگوں نے ہاتھوں پر پلاسٹک کے دستانے پہن لئے تھے۔

تیسرا خواب:

یاداشت کی سینماسکرین پر چلنے والی فلم کے سین میں فلم بین داخل ہو چکے تھے۔بوٹوں کے تسمے اور سینڈلوں کے بکل کھلے اور غیر پسندیدہ کرداروں کے چہروں پر اپنے نشان بنانے لگے۔بیگ گراونڈ میوزک میں گالیوں بھرے تبصرے شامل ہو گئے ۔ شر کے شاٹ میں خیر کی جیپ دوڑنے لگی ۔شیطانوں کے جسموں پر ٹائروں کے نقش اجاگر ہونے لگے۔اور پھر معاملہ الٹ گیا سکرین سے دیکھنے والوں کے ساتھ کردار بھی باہر نکلنے لگے۔ ایک تیز رفتار ٹریلاسکرین سے نکلا اور ڈرائنگ روم کو گراتا ہوا سڑک پر دوڑنے لگااس کے پیچھے پولیس کی ہوٹر بچاتی ہوئی گاڑیاں دوڑنے لگی ۔شہر کی پولیس سکرین سے نکلتی ہوئی پولیس کی کاروں کو حیرت سے دیکھنے لگی اوروائرلس پر ان سے ان کی شناخت پوجھنے لگی۔ ٹریلا اڑنے لگادس ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اور پھر وہاں پہنچ گیا جہاں ادراک کے عجائب گھر میں سجے ہوئے پہاڑوں میں پڑتی ہوئی دراڑوں کو دھاگوں سے جوڑا جارہا تھا۔تبدیلوں کا موسم ٹیلی ویژن کی سکرین سے نکل کر گھروں میں پھیل چکا تھا۔

چوتھا خواب:

دماغ کی ٹرین میں صدیوں کے مسافر جاگ اٹھے تھے۔ بہتی ہوئی لکیر ٹھہر گئی تھی اور اس میں مدو جزر پیدا ہورہا تھا۔کھڑکیوں کے ساتھ بہتے ہوئے منظروں کے دریا رک چکے تھے ۔طاقت ور ڈیزل اور میٹھا پانی اپنے اپنے پائپ سے گزرتا ہو اپنے اپنے معبد میں پہنچ رہا تھا۔ جہگیں خالی بھی ہورہی تھیں اور انہیں گھیرا بھی جا رہا تھاصندوقوں اور اٹیچی کیسوں کی شکلیں بدل رہی تھیں۔بڑی بڑی عمارتوں کو تہہ کر پرس میں ڈالا جا رہا تھاگمشدہ تہذیبوں میں سفر کرنے والی کار مستقبل میں چلی گئی ہے ۔سن بیس ہزار دس میں دنیا سے ہمکلام ہونے والا ابھی ابھی میرے پاس آیا ہے اور کہہ رہا ہے میں ایک بہت ہی خوبصورت زندگی دیکھ کر رہا ہوں مگر درمیان میں ایک قیامت حائل ہے۔اسلام آباد نے ابھی اس قیامت سے گزرنا ہے۔

پانچواں خواب:

وقت نے منظر کوآنکھ کی شیف سے نکالا۔صدیوں کی گرد جھاڑی۔آنسوؤں میں بھیگ بھیگ کر خشک ہونے والے اکڑے ہوئے غلاف کو اتارا۔چمکتی دمکتی ہوئی بے شکل لڑکیاں میرے آئینہ خانے میں داخل ہوئیں ۔ نرم و نازک بدن یاداشت کے گلاس سے طلوع ہوئے۔دل کی دھڑکن دھولک کی تھاپ بن گئی۔ذہن میں کیروا بجنے لگا۔قیام ِ جنت کے دن یاد آئے نواح ِ فہم میں لاشعور کی بھولی بھٹکی لہروں کی انگلیاں ہارمونیم پر چلنے لگیں۔حوا کیلئے لکھا ہوا آدم گیت حوروں کے بدن میں سرسرانے لگا۔ ہوا تیز ہونے لگی۔یادکے صفحے الٹ الٹ جانے لگے۔امید کے سنگیت سے یقین کے گیت کے بولوں سے ملنے لگا.

چھٹا خواب:

خواب گاہِ دماغ کی کھلی کھڑکیوں پر لٹکتے ہوئے باریک پردے ہوا کے زیر و بم کے ساتھ جاگ پڑے تھے۔ کمرے میں اونگتی ہوئی ہلکی نیلی روشنی لہرا لہرا جاتی تھی۔صبحِ وصال کی شعاعیں پچھلی گلی سے نکل نکل دیواروں کے کینوس پرالٹی ترچھی لکیریں کھینچ رہی تھیں ۔زمانے بدل رہا تھا۔شہر تبدیل ہو رہے تھے۔زبانیں بنتی اور بگڑتی جا رہی تھیں۔ روح کی تقسیم کا عمل جاری تھا۔عدم سے کچھ وجود میں آرہا تھا۔ امیدکی کار چل رہی تھی۔ خیال کے پاؤں اٹھ رہے تھے۔ آسمان پر کچھ لکھا جا رہا تھا۔میرے ارد گرد کوئی خوشنما کہانی نبی جا رہی تھی۔کسی قبر سے زندگی کی کوپنل ابھر رہی تھی۔ سوچوں کو بدن مل رہے تھے۔کائنات ِ ذات میں تحریک ہو رہی تھی۔ایک نیا پاکستان تخلیق ہورہا تھا۔

459 — ایک اور الطاف حسین

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

اسلام آباد میں واسع جلیل اور قمر منصور کی دعوت پر میں اور مظہر برلاس متحدہ قومی موومنٹ کی ایک تقریب میں شریک ہوئے جس کاموضوع تھا اسرائیلی جارحیت اور اقوام عالم کا کردار ۔بے شمار مقرریں نے اظہار خیال کیااور آخر میں الطاف حسین نے اپنے خطاب میں فلسطینیوں پر ہونے والی ظلم کے خلاف ایک نئے احتجاج ایک نئی تحریک کی بنیاد رکھی۔ میں نے بڑے غور سے ان کی مدبرانہ اور پُرجوش گفتگو سنی ۔مجھے پہلی بار الطاف حسین صرف پاکستانی قوم کے نہیں عالم ِ اسلام کے ایک لیڈر محسوس ہوئے ۔ یقین کیجئے میں ایک اور الطاف حسین سے متعارف ہوا، ان کے دل میں اسلام کی اتنی تڑپ ہوگی میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا۔مجھے یہ دیکھ کر بھی حیرت ہوئی کہ ٹھاٹھیں مارتے ہوئے ہال میں تقریباً آدھے لوگ پنجابی ، سرائیکی ، سندھی بلوچی ، پٹھان اور کشمیری تھے۔پاکستان کی تمام قومیتیں وہاں متحد نظر آئیں اور جو مہمان بلائے گئے تھے وہ بھی مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھتے ہیں اور متحدہ قومی موومنٹ کے احتجاج میں پوری طرح شریک تھے ۔مذہبی جماعتوں کی بھی بھرپور نمائندگی تھی حتی کہ مفتی منیب الرحمن جیسے جید علمائے کرام بھی تشریف فرماتھے۔

مظہر برلاس اور میں وہاں سے نکل کر کوہسار مارکیٹ میں آگئے جہاں بیٹھ کر اسی موضوع پر دیر تک گفتگو کرتے رہے۔اور اس نتیجے پر پہنچے کہ مسئلہ اسرائیل نہیں اسرائیل کو بنانے والے اور اس کی پشت پناہی کرنے والے ہیں۔ اس سلسلے میں میرا نقطہ ء نظر بڑا واضح ہے۔میں اسرائیل کوبحیثیت مملکت تسلیم نہیں کرتا دنیا جسے مسئلہ فلسطین کہتی ہے میں اسے مسئلہ اسرائیل کہتا ہوں ۔کیونکہ مسئلہ فلسطین نہیں مسئلہ اسرائیل ہے ۔جو ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے سینے پر بہتے ہوئے ناسور کی صورت موجود ہے اور کینسربنتا جارہا ہے ۔اسرائیل دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس کی اپنی کوئی زمین نہیں کوئی تاریخ نہیں کوئی جغرافیہ نہیں۔یہودیت انیسویں صدی تک دنیا کی مظلوم ترین قوم تھی ۔عیسائیت نے اس پر دنیا تنگ کر رکھی تھی اور تیرہ سو سال سے مسلمان یہودیوں کو پناہ دیتے آرہے تھے ۔اٹھارہویں صدی کی آخری دھائی میں دانش ِ افرنگ نے سوچا کہ اسلام کوختم کرنے کیلئے یہودیت کو مسلمانوں سے ٹکرادیا جائے یوں انہوں نے ایک تیر سے دو شکار کئے۔ یہودیت کو ایک ریاست کا خواب دکھایا گیا اور پھر اس کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیااس تعمیر میں انسانی جسم کے ٹکڑے اینٹوں کے طور پر استعمال کئے گئے اور لہو کو گارے کے طور پر برتا گیا۔دنیا بھر سے یہودیوں کو ڈھونڈ ڈھانڈھ کرفلسطین میں آباد کیا گیا۔

شروع شروع میں فلسطینوں سے ان کی زمینیں خریدی گئیں اور پھر قبضہ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔ظلم کی انتہا کی گئی ۔زمینوں پر قبضہ کرنے کیلئے پورے خاندان بچوں سمیت مار دئے گئے بہر کیف اسرائیل بنا لیا گیامسلمان مجبور ہوگئے کہ وہ اپنے سینے پر لگائے اس زخم کا کوئی تدارک کریں ۔جنگ ہوئی مگریہودیت کے روپ میں عیسائیت نے مسلمانوں پر ایک بھرپور وار کیا اورمسلمانوں کے کچھ علاقے یہودیت کی جاگیرمیں شامل کردئے گئے ۔فلسطینی مسلمان نے اپنا ملک واپس لینے کی تگ و دو جاری رکھی مگر کامیابی ان کے قریب نہ پھٹک سکی کیونکہ مسلمان حکمران بک چکے تھے۔بیچارے اکیلے کیا کرتے مرتے رہے ۔ بم گرتے رہے ۔ ٹینک نہتوں پر گولے برساتے رہے مگر انہوں نے یہودیت کے آگے سر نہ جھکایا۔

ان دنوں پھر وہی موسم آیا ہوا ہے۔نخل ِصلیب پر پھر فلسطینوں کے سر سجے ہوئے ہیں۔ اور مسلمان اتنے کمزور اور مردہ دل دکھائی دے ر ہے ہیں کہ جنگ تو کجابھرپور انداز احتجاج بھی نہیں کر سکتے۔اپنی اس کم مائیگی پررونے کوجی چاہ رہا ہے۔میں اس وقت الطاف حسین کی دکھ بھری گفتگو اوراپنی پلکوں پر لرزتے آنسو بارہ گاہِ رسالت میں پیش کرنے کی جسارت کرتاہوں کہ بس وہی چارہ ساز بیکساں ہیں ۔ پیغمبر انسانیت ہیں۔

طلسمِ شہر نگاراں حصارِ شب میں ہے

فروغِ صبحِ بہاراں حصارِ شب میں ہے

گرائے کون ستم کی بلند دیواریں

ہر ایک دیدہٴ یاراں حصارِ شب میں ہے

لرز لرز کے کہا میں نے یا رسول اللہ

یہ سر زمین سسکتی بلکتی رہتی ہے

قدم قدم پہ قیامت دھڑکتی رہتی ہے

یہ آسمان بھی دیتا نہیں ہے چھت کا کام

سروں پہ ظلم کی بجلی کڑکتی رہتی ہے

لرز لرز کے کہا میں نے یا رسول اللہ

لہو سے خاک کی تزئین زندگی کیلئے

یہ روز کی نئی تدفین زندگی کیلئے

حصارِ موت میں تیرا ہے قبلہ ء اول

تڑپ رہا ہے فلسطین زندگی کیلئے

لرز لرز کے کہا میں نے یا رسول اللہ

چراغ اپنے سروں کے جلا کے مجبوراً

گزارتے ہیں برس ابتلا کے مجبوراً

سرنگ دونوں طرف سے ہے بند جیون کی

ضمیر کرتے ہیں خود کش دھماکے مجبوراً

لرز لرز کے کہا میں نے یا رسول اللہ

ہوا کہ اشک مسلسل بکھیرتی آئی

اداسیوں بھرے بادل بکھیرتی آئی

نصیبِ شام کی ظلمت نصیب ہچکی پر

شبِ سیہ بھی کاجل بکھیرتی آئی

لرز لرز کے کہا میں نے یا رسول اللہ

صدائیں آتی ہیں شعلوں کے بین کرنے کی

یا آبشار گرے ہے لہو کے جھرنے کی

عجیب ہے شبِ ماتم کہ نوحہ گر خاموش

نئی روایتیں قائم ہوئی ہیں مرنے کی

لرز لرز کے کہا میں نے یا رسول اللہ

دماغ درد کے بولوں سے اٹ گیا اپنا

بدن تمام پھپھولوں سے اٹ گیا اپنا

لکیریں ہاتھ کی بارود لے گیا چُن کر

نصیب توپ کے گولوں سے اٹ گیا اپنا

لرز لرز کے کہا میں نے یا رسول اللہ

لبِ فرات کی گفت و شنید گلیوں میں

اجل بدست پھریں بس یزید گلیوں میں

پڑی ہیں شہر میں لاشیں مدینہ والوں کی

ہوئے حسین کئی پھر شہید گلیوں میں

لرز لرز کے کہا میں نے یا رسول اللہ

460 — چیف جسٹس کے نام ۔۔ پہلی درخواست

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

چیف جسٹس کے نام

پہلی درخواست

چیف جسٹس کے نام ۔۔ پہلی درخواست .. یہ پندرہ مارچ کی خوشگوارصبح تھی میرا ہمدم ِ دیرنیہ وقاص مجھ سے ملنے آیا تھا وہ پچھلے چھ ماہ سے دبئی میں تھا سو ملاقات ِ مسیحا و خضر سے زیادہ اچھا لگا۔لمبی گفتگو ہوئی ۔اچانک اُس نے بڑے زاردانہ انداز میں کہا۔’’جتنی رقم پاس ہےاُس کے ڈالر خرید لو‘‘میں ہنس کر بولا’’چیل کے گھونسلے میں ماس کہاں ‘‘۔کہنے لگا ’’بڑی پکی ا طلاع ہے ڈالر کا ریٹ آٹھ دس روپے زیادہ ہونے والا ہے۔‘‘میں نے حیرت سے کہا’’ تم تو دبئی سے آ رہے ہو تمہیں آتے ہی کیسے پتہ چل گیا ہے کہ روپے کی قیمت گرنے والی ہے ‘‘کہنے لگا ۔’’بس اتفاقاً علم ہوگیاہے ۔میں اکثر جا کر دبئی فنانشل مارکیٹ میں بیٹھتا ہوں ۔وہیں کسی سے معلوم ہوا ہے ۔‘‘ بات آ ئی گئی ہو گئی مگر کل جب اچانک اُس کی پیشین گوئی سچ ثابت ہوئی تومیں پریشان ہو گیا کہ یہ کون میرے ملک کی معیشت کے ساتھ ہاتھ کررہا ہے ۔کون ہے جو اُسی شاخ کو کاٹ رہا ہے جس پر خود بیٹھا ہوا ہے ۔یہ سٹیٹ بنک میں بیٹھے ہوئے صاحبان کون ہیں ۔سٹیٹ بنک نے جو فیصلہ کل کیا ہے اس کا ایک ہفتہ پہلے دبئی کے کسی پاکستانی سرمایہ دار کو کیسے علم تھا۔یہ فیصلہ کیوں کیا گیا۔کونسی مجبوری تھی کہ یک قلم جنبش ملک پر آٹھ سو ارب کے قرضہ کا اضافہ کردیا ۔پچھلے سال جولائی میں بھی اِسی طرح ڈالر

کی قیمت میں اچانک اضافہ کر دیا گیاتھا۔اُس وقت ،اُس وقت کے وزیر خزانہ کہا تھا۔’’ ڈالر کی قیمت میں مصنوعی اضافے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی ‘‘۔آج کل ہمارے وہ وزیر خزانہ مفرور ہیں اورتحقیقات ابھی تک جاری ہیں ۔میں چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی درخواست کررہا ہوں ۔

461 — دریا کا دیا ہوا حلف

مصنف: منصور آفاق | فہرست میں واپس

منصور آفاق

سندھ طاس معاہدہ صرف پانی کا ضابطہ نہیں، یہ دو دشمن قوموں کے درمیان ایک ایسا عہد ہے جو کاغذ پر نہیں، دریا کی دھڑکن پر لکھا گیا ۔ نہ قلم سے، نہ میز پر، بلکہ وقت کے ضمیر نے اسے اپنی پیشانی پر نقش کیا۔یہ معاہدہ، سیاسی ہتھیلیوں پر نہیں رکھا گیا، بلکہ فطرت کی ہتھیلی پر رکھا گیا ۔ جہاں ہر قطرہ گویا انسانیت کا ایک مقدس وعدہ تھا، اور ہر دریا ایک صداقت کی گواہ۔یہ کوئی معمولی تحریر نہیں، بلکہ پانی کی زبان میں لکھا وہ بولتا ہوامتن ہے، جسے صرف وہی دل پڑھ سکتے ہیں جو انصاف سے دھڑکتے ہیں۔ انیس ستمبر 1960 کا وہ دن، جب دنیا نے پاکستان اور بھارت کو ایک میز پر بیٹھے دیکھا، نہ صرف ایک تاریخی لمحہ تھا بلکہ اس خطے کی آئندہ صدیوں کی سانسوں کا تعین بھی۔ معاہدے کی روح سادہ تھی: پانی کو جنگ کا ہتھیار نہیں بننے دیا جائے گا۔ مشرق کے تین دریا ۔ راوی، بیاس، ستلج ۔ بھارت کو دے دی گئیں۔ مغرب کے دریا ۔ سندھ، جہلم، چناب ۔ پاکستان کی زندگی کا حصہ بنیں۔ یہ کوئی زمین کی تقسیم نہ تھی، یہ اعتماد کا معاہدہ تھا۔ پاکستان نے صرف پانی نہیں بخشا، بلکہ یہ مان لیا کہ دشمنی کے باوجود قانون کی چھاؤں میں امن اُگایا جا سکتا ہے۔ لیکن وقت نے دکھایا کہ جس ہاتھ نے اعتماد تھاما، وہی ہاتھ خنجر بھی نکال سکتا ہے۔جب بھارت نے کشمیر کی وادی میں بجلی کے نام پر کشن گنگا کو زنجیروں میں جکڑا، تو وہ نہ صرف پانی کے بہاؤ کو روکا بلکہ معاہدے کی روح کو زخمی کیا۔ اور جب پاکستان نے قانونی راستہ چنا، تو وہ دریا عدالت کی طرف مڑ گیا ۔ کیونکہ سندھ طاس معاہدہ، دنیا کے ان چند معاہدوں میں سے ہے جس کی نگرانی اور تنازعات کے حل کے لیے ثالثی عدالت کا راستہ پہلے سے طے شدہ ہے۔ یہ عدالت ۔ سات ستونوں پر کھڑا انصاف کا ایوان ۔ دو فریقوں کے ارادوں سے بالاتر، بین الاقوامی قانون کا ترجمان ہے۔ یہ کوئی رضاکارانہ مذاکراتی میز نہیں، بلکہ ایسی عدالت ہے جس کے فیصلے لازمی اور حتمی حیثیت رکھتے ہیں۔2013 میں عدالت نے بھارت کو یاد دلایا کہ دریا پر تعمیرات ہو سکتی ہیں، مگر معاہدے کی حدود کے اندر۔ پانی کو استعمال کیا جا سکتا ہے، مگر قابو میں نہیں لایا جا سکتا — کیونکہ پانی، فطرت کی امانت ہے، کسی ملک کی جاگیر نہیں۔ پھر 2016 آیا، اور پاکستان نے دوبارہ عدالت سے رجوع کیا۔ بھارت، جو خود اس عدالت کو مان چکا تھا، اچانک مکر گیا۔ اُس نے عدالت کو "غیر قانونی" کہہ کر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ، جیسے کوئی مجرم جج کو جھٹلا دے مگر 6 جولائی 2023 کو عدالت نے تاریخی فیصلہ دیا: معاہدہ ایک طرفہ طور پر نہ معطل کیا جا سکتا ہے، نہ منسوخ۔ عدالت نے کہا: "معاہدہ تب تک قائم ہے جب تک دونوں فریق مل کر اسے ختم نہ کریں۔" بھارت نے 2025 میں سیاسی شورش اور دہشت گردی کے الزامات لگا کر معاہدے کو "معطل" کرنے کا دعویٰ کیا ۔ جیسے کوئی اندھیرے میں چراغ بجھا کر صبح کو روکنے کا حکم دے۔ مگر عدالت نے فوراً واضح کیا کہ نہ یہ معاہدہ بھارت کی مرضی سے بند ہو سکتا ہے، نہ ثالثی کا عمل رک سکتا ہے۔یہ معاہدہ بین الاقوامی قانون کی حفاظت میں ہے، بھارت کے سیاسی بیانیوں کی نہیں۔بھارت کا دعویٰ، صرف پاکستان کی مخالفت نہیں، بلکہ انصاف کی توہین ہے۔ وہ معاہدہ جو اقوامِ متحدہ، عالمی بینک اور عالمی ضمیر کے سائے میں طے پایا، اُسے اکیلا چیرنے کی کوشش گویا اس بات کا اعلان ہے کہ طاقتور ممالک اب قانون سے بالا تر ہوں گے۔ مگر یہ صرف پاکستان نہیں، دنیا کے ہر کمزور ملک کے لیے خطرے کی گھنٹی ہوگی۔ یہ معاہدہ ویانا کنوینشن جیسے عالمی اصولوں کے تحت قائم ہے ۔ جہاں یکطرفہ علیحدگی کی اجازت نہیں۔ اگر بھارت کو معاہدہ توڑنے دیا جائے، تو پھر دنیا کے ہر معاہدے کو صرف طاقت کے بل پر توڑا جا سکتا ہے، اور قانون کا تصور دفن ہو جائے گا۔پاکستان نے دنیا کو دکھایا کہ وہ صرف ایک ریاست نہیں، بلکہ قانون، ضمیر اور صبر کا استعارہ ہے۔ وہ عدالت کی دہلیز پر گیا، اسلحے سے نہیں، دلیل سے لڑا اور ثابت کیا کہ امن کا دفاع بندوق سے نہیں، تحریر سے ہوتا ہے۔سندھ طاس معاہدہ، فقط دریا کی تقسیم نہیں، نسلوں کے حق کی گواہی ہے۔ اور گواہی، تاریخ میں لکھی جاتی ہے — مٹی پر نہیں، وقت کے سینے پر۔ اور وقت، ہمیشہ انصاف کے ساتھ ہوتا ہے۔ یہ معاہدہ برقرار ہے، اور رہے گا۔ کوئی سیاسی بیان، کوئی ہنگامی اعلان، اور کوئی غرور بھرا انکار اسے توڑ نہیں سکتا۔ کیونکہ یہ تحریر کسی وزیر کے قلم سے نہیں، فطرت کے وعدے سے لکھی گئی ہے۔یہ مضمون کسی عدالت کی دلیل نہیں، بلکہ اس کسان کی امید ہے جس کی زمین پانی مانگتی ہے۔ اس بچی کی دعا ہے جس کے چہرے پر زندگی صرف اس ندی سے آتی ہے جو بھارت بند کرنا چاہتا ہے۔ یہ اس دریا کی صدا ہے جو کہتا ہے "مجھے مت روکو۔ میں صرف پانی نہیں، کسی قوم کا حق ہوں۔ اور حق، کبھی بند نہیں ہوتا۔" بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو منسوخ یا معطل کرنے کی کوششیں، قانون کی بنیاد پر نہیں، غرور کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں ۔ یہ دلائل دلیل سے نہیں، دشمنی سے جنم لے رہی ہیں۔یہ وہ بیانیے ہیں جن کا سایہ سیاست پر ہے، اور بنیاد خوف پر ۔ جنہیں قانون کی عدالت نہیں، صرف نفرت کا سپیکر سہارا دیتا ہے۔بھارت نے جو الزامات تراشے، وہ دلائل نہیں، بہانے ہیں جن کا بوجھ عالمی انصاف کی میز پر ہمیشہ ہلکا ثابت ہوا۔یہ دلائل ایسے ہیں جیسے خالی مٹکے کا شور ۔ سطح پر بلند، مگر اندر سے کھوکھلے۔عالمی قانون کے آئینے میں جب بھارت اپنے مؤقف کو دیکھتا ہے، تو اسے صرف اپنی ضد کا عکس نظر آتا ہے، دلیل کا نہیں۔ یہ وہ شور ہے جو عدل کی خاموشی کے مقابل کھڑا ہونا چاہتا ہے مگر ہر بار عدل کی خاموشی، تاریخ کی سب سے بلند آواز بن جاتی ہے۔