کالم کلوچ

منصور آفاق

مطالعہ شروع کریں

پیرس کی ایک صبح

میں اس وقت دیارِ عیسویں کی اکیسویں سٹریٹ پر کھڑا ہوں ۔اس مصروف ترین گلی میں آتے جاتے ہوئے لوگ مرغ ِ سر بریدہ دکھائی دے رہے ہیں ۔زیادہ تر لوگوں کے سروں نے جو ہیڈ پہن رکھے ہیں ان پر فاختہ کا نشان بنا ہوا ہے اور ٹائی کے پن کی صورت شاخ ِ زیتون کی طرح ہے ۔سوٹ پر امن کے پرفیوم کا بہت زیادہ سپرے کیا ہوا ہے مگر ان کے جسموں سے آتی ہوئی باورد کی بو پوءنزن کی تیزخوشبو میں دب نہیں رہی ۔میرے سامنے ورلڈ بنک کی عمارت ہے جس پرتیسری دنیا کے کچھ اورممالک کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں۔خیال کی اڑن طشتری نے اگلے ثانیے میں مجھے پیرس کی مشہور سڑک شانزے لیزے پر پہنچا دیا جہاں سارتر کے ساتھ چلتے ہوئے اچانک مجھے پاکستان یاد آگیا اور یہ شعر ذہن میں لہرا اٹھا

عالمی بنک کے اک وفد کی تجویز پہ وہ بم گراتا رہا خود اپنی ہی دہلیز پہ وہ

پیرس میری بہت پرانی دوستی ہے میں جب میں پہلی بار پیرس آیا تھا توبابر زمان کے ساتھ پیرس کی سڑکوں اور گلیوں میں دیر تک آوارہ گردی نے مجھے یہ خبردی تھی کہ میانوالی کی طرح پیرس بھی اپنی رت بدلتا ہے۔بابر زمان پی ٹی وی کاایک ذہین پروڈوسر تھے جنرل ضیاء کے دور میں جلاوطن کی سزاملی لیکن فضامیں دھماکے سے پھٹ جانے والا جہاز اسے واپسی کے سفر پر آمادہ نہ کر سکا۔بقول سجادبابر

اس کنارے دیا جل رہا ہے کوئی ، ایک پل بھی ہے اورایک کشتی بھی ہےمتفق پھر بھی ہیں ساری دانائیاں واپسی کا سفر اتنا آساں نہیں

میں اور بابر زمان جب سڑکوں نکلتے ہیں کافی شاپوں میں بیٹھتے تھے تو ہمارے ساتھ روسو بھی ہوتا تھا ،پکاسوسے بھی گپ شپ ہوجاتی تھی ،لیوناڈو ڈاونچی بھی کہیں سڑک پرُہجوم سڑک پر لوگوں کی تصویریں بناتے ہوئے مل جاتا تھا۔ایک آدھ بار جنرل ڈیگال سے بھی علیک سلیک ہوئی تھی۔اوپرا سنٹر میں بھی کئی بڑے بڑے فنکاروں سے گپ شپ رہی ۔بابر زمان فرانسیسی تاریخ گہرہ نظر رکھتا تھاسوماضی کے مزاروں سے ایسے ایسے کرادر نکل کر ہمارے محفل میں آجاتے تھے میں کبھی کبھی پریشان ہو جاتا تھا۔وجود سے خیال تک پھیلی ہوئی یہ گپ شپ اب تو یادوں یادگاروں کے گرد آلودہ فریموں میں پڑی۔پھر سے بابر زمان اور میرے ملنے کا انتظار کر رہی ہے

شانزے لیزے پر ابھی میں چند قدم چلا تھا کہ میری آنکھوں میں ایک مانوس اجنبی کی جھلک سی لہرا گئی یہ عطاالحق قاسمی تھے میں اگرچہ برمنگھم سے پیرس اس تقریب میں شرکت کےلئے تھا جس کا اہتمام اسد رضوی نے پیرس میں کیا تھا مگر اس طرح یورپ میں اتفاقاً کسی کے مل جانے کا کوئی رواج نہیں ہے ۔عطا سے میری خاصی پرانی ہے مجھے کالم نگاری کی عادت بھی عطاالحق قاسمی نے ڈالی تھی۔جب میں نیا نیا لاہور وارد ہواتھاتومجھے اپنی’’ فراری ‘‘کےلئے روزنامہ نوائے وقت کے ادبی صفحہ پرکچھ علاقہ دے دیا گیا ۔ میں نے اس کار کی پرائیویٹ نمبر پلیٹ پر ’’دیوار پہ دستک ‘‘ کا ساءن بورڈ آویزاں کیا اور اخباری صفحوں کے کالموں کی سڑکوں پر اسے پوری سپیڈ کے ساتھ دوڑانے لگا۔شور،دھول اور دھواں بہت اڑتا تھا ۔کچھ سڑکیں ٹوٹی پھوٹی تھیں ،کچھ قلم کاسائیلنسرمیں خراب تھا۔ مگر میں نے دیکھا کہ رفتہ رفتہ اسی دھویں سے دھلی ہوئی دھول میں پھول کھلنے لگ گئے ہیں ۔دھاڑتے چنگاڑتے شور میں مور ناچنے لگے ہیں (چڑیا گھر کے مور)لاہور میں چیرنگ کراس پر ایک طرف نوائے وقت اخبار کا دفتر ہے تو دوسری طرف چڑیا گھرکی عمارت ۔میں نے شروع شروع میں چڑیا گھر کو چیرنگ کراس کے دوسرے سمت اسمبلی ہال کی عمارت تک پھیلتے ہوئے دیکھا اور آہستہ آہستہ مجھے یوں محسوس ہونے لگا کہ پورا لاہور اس چڑیا گھر میں سماتا چلا جا رہا ہے اورپھر یوں ہواکہ نوائے وقت کی دیواروں سے جانورسر ٹکرا ٹکرا کر دستک دینے لگے ۔اگرچہ عطاالحق قاسمی نوائے وقت چھوڑ چکے ہیں مگرابھی تک مجھے خون کے چھینٹے ان کے کپڑوں پرصاف دکھائی دیتے ہیں۔سر ٹکرانے والوں کے اس ہجوم میں مجھے ڈاکٹر وزیر آغا اور انورسدید کے دھڑ ابھی تک یاد ہیں ۔مجھے یہ بھی یہ یاد ہے کہ جب میں شکیب جلالی کی دس ایسی غزلیں سامنے لایا جو تھوڑی بہت ترمیم کے ساتھ ڈاکٹر وزیر آغا کے دیوان میں موجود تھیں ۔تو کھڑکیاں دروازے بجنے لگے تھے۔عطا کو بھی کھڑکیاں اور دروازے بجانے کی عادت ہے مگر وہ اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ وہ کھڑکیاں اور دروازے حکومتی ایوانوں کے ہوں ،انہوںنے مجھے پیرس میں اپنی دو نئی کتابیں ’’ایک غیر ملکی سیاح کا سفر نامہ ء لاہور ‘‘اور’’ وصیت نامے ‘‘دیں میں عطا کی معنی خیز مزاح کا ہمیشہ سے قاءل ہوںمگر آرٹ کے اس شہر میں عطا کا آرٹ مجھے اور زیادہ اچھا لگا۔

عطاالحق قاسمی کے ہمراہ پیرس کی وہ صبح کچھ اور خوبصورت ہو گئی تھی ممکن ہے کچھ لوگ میرے ذوق پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیںکہ پیرس ، شانزے لیزے کی رنگینیاں اور ساتھ میں کوئی خوبصورت لڑکی نہیں بلکہ عطاالحق قاسمی۔ عطاکے ساتھ وقت گزارنے والے لوگ جانتے ہیں کہ ان کے ساتھ گزرے ہوئے لمحے کتنے اپنے قہقہہ بار ہوتے ہیں ۔(میں یہاں خوبصورت لڑکی کی اہمیت سے انکار نہیں کر رہا)ابھی اس صبح نے اسی ماحول میں چند قدم اٹھائے ہی تھے کہ بارود کی بو نے مجھے نتھنے سکیڑنے پر مجبور کردیا قریب ایک الیکڑانک کی دکان میں چلتے ہوئے سو دوسو ٹیلی ویژنوں پر یہ خبر جلنے لگی کہ اسلام آبادمیں سینکڑوں دہشت گرد بچوں اور لڑکیوں کے قتل کے بعد پاکستانی حکومت اپنی ایک متبرک مسجد واگزار کرانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔اس بات کو کئی ہفتے گزر چکے ہیں مگر نتھنوں سے بارود کی بو جا ہی نہیں رہی۔

فہرست پر واپس

نعتیہ کالم

چاند الجھا ہے کھجوروں کی گھنی شاخوں میں ۔ چاندنی جھولتے سایوں میں بھٹک جاتی ہے۔جیسے بلور کی ٹوٹی ہوئی رنگیں چوڑی۔ گیسوئے یار کے پیچوں میں اٹک جاتی ہے۔را ت ڈھلکائے ستاروں سے مرصع آنچل ۔کھولے بیٹھی ہے جنوں بخش سی شہلا آنکھیں ۔اور ہر سانس سے انسان کو دیتی ہے پیام ۔آمری گود میں آ ، نیند سے بہلا آنکھیں ۔۔۔ہوچکی ختم وہ تقریبِ حیاسوزِ عکاظ۔سو چکے جام ، بجھے آتشِ سیال کے خم ۔رقصِ ابلیس کا ناپاک تسلسل ٹوٹا۔ارض کعبہ ہے مگر ایک عجب سوچ میں گم ۔۔۔۔میری تقدیس کی تاریخ کہاں کھوئی گئی ۔میری تقدیر میںصدیوں سے ہیں شیطاں کے جلوس۔میری آغوش ہے ملعون بتوں سے بوجھل۔ربِ کعبہ کبھی تُونے بھی کیا ہے محسوس۔اور اسی وقت ادھر غارِ حرا میں کوئی ۔ہے اسی سوچ میں انساں کو ملے کیسے نجات۔اس کی قسمتپہ اُدھر قیصر وکسریٰ کا عذاب۔اپنے ہاتھوں سے تراشے ہیں اِدھر لات و منات۔جب بھی بجتی ہے کہیں درد کی زنجیر کوئی۔اس کے سینے میں بھی طوفان دھڑک اٹھتے ہیں ۔ زندہ درگور جو ہوجاتی ہے بچی کوئی ۔اس کے انگ انگ میں شعلے سے بھڑک اٹھتے ہیں۔پھر محمدؐکے خدا نے کوئی تاخیر نہ کی ۔سوگئی رات شفق تاب سویرے آئے۔ پھر بہاروں کی جبیںآکے زمیں بوس ہوئی ۔صحن ِمسجد میں وہ زلفوں کو بکھرے آئے۔۔۔۔۔۔۔

رات سانسوں کی مشقت کو مکمل کر کے۔ بن گئی ایک ضیاء بخش سویرے کی رسول۔یوں اندھیرے کی رداءوں پہ اجالے بکھرے۔بے بصر آنکھ پہ جس طرح بصارت کا نزول ۔مہرِ انواار طلوع حجرہ ء اقدس سے ہوا۔ کہکشاءوں نے وہیں جھک کے قدم چوم لئے ۔صحن ِ مسجد کے ہر اک ذرہ میں دھڑکی جنت۔اور صباجھوم اٹھی زلف کے خم چوم لئے۔شدتِ عشق سے بے تاب رفیقوں نے اُدھر۔حسنِ ترتیب سے مٹی کو کیا تخت نما۔چہرہ ء ناز پہ نفرت کا تاثر ابھرا۔اور احباب سے پوچھایہ بھلا چیزہے کیا۔کپکپاتے ہوئے ہونٹوں سء الجھ کر نکلی۔حدتِ کرب سے اصحاب کی مغموم صدا۔روز آتے ہیں یہاں قیصر و کسریٰ کے وفود۔ آپ سلطان جو ہیں سارے عرب کے آقا۔فقر ہی فخر سہی آپ کا بے شک لیکن ۔وفد خلجان میں پڑ جاتے ہیں اکثر مولا۔ہم نے سوچا ہے ذرا فرقِ مراتب ہوتا۔کچھ تو پہچان بھی ہو کون پے برتر اعلیٰ۔اپنی ٹھوکر سے گراتے ہوئے وہ فرشِ بلند۔اُس غربیوں کے پیغمبر نے یہی فرمایا۔تم مساوات کو پامال کئے بیٹھے ہو۔میں تو تفریقِ من و تُو کو مٹانے آیا۔۔۔یہ مری خاک کی کرسی ہی تو بن جائے گی ۔ آنے والوں کےلئے تختِ حکومت کاجواز۔ کون الجھے گا یزیدوں کے گریبانوں سے۔سو گئے گر مرے شبیر سے تاریخ نواز۔۔۔۔۔۔۔۔

دوستو! آءو جنونِ عشق کا ساماں کریں ۔پھر متاعِ دردِدل احساس میںارزاں کریں ۔تاکہ ہو پھر سے یہاں تجدیدِ پیمانِ نبیؐ۔پھر جبینِ بندگی وابستہء یزداں کریں ۔پھر سے عشقِ مصطفی ہوجائے موضوعِ خیال۔پھر سے نامِ مصطفیؐ کو زیست کو عنواں کریں ۔سوزِ صدیق و عمر کے پھر سے چھیڑیں تذکرے۔پھر عقیدت کو نثارِ حیدر و عثماں کریں ۔دیر سے ہے دھر یہ جانِ جہاں وقف خزاں ۔اس کے قدموں پہ بہارِ خلد کو رقصاں کریں ۔۔۔۔۔

میں نے تاریخ کے الجھے ہوئے الجھاءو میں ۔ اپنی سوچوں کو کئی سال مگن رکھا ہے ۔اپنے ہونٹوں کے طرب زار تبسم میں شہا۔میں نے غیروں کی محبت کا سخن رکھا ہے۔تیری چاہت کے شفق تاب اجالوں کو مگر۔اپنے زخموں میں ہی پابندِ گہن رکھا ہے۔اور اب کرب کے دوزخ میں تڑپ کر صدیوں ۔ایک بچھڑے ہوئے کعبہ کا پتہ پایا ہے۔ای ضیاءوں کے محافظ ! یہ ترا نام ِ وفا، خاورِ فکرکے دامن پہ لکھا پایا ہے۔تیرے انوار کی گل پوش بہاریں لے کر۔اپنے لمحوں کی مشقت کا صلہ پایا ہے۔صحن کعبہ پہ تقدس کی نوازش کی ہے۔تیری رحمت ہی نے بندوں کو خدا بخشا ہے۔کتنی اعجازنما ہیں وہ الوہی سوچیں ۔یعنی تنویر کو پیکر ہی جدا بخشا ہے ۔عالمِ قدس میں چونکایا قبولیت کو۔آدمیت کو ادھر حسن ِ دعا بخشا ہے۔۔۔

پھر کوئی خورشید لایا ہے سحر کا انقلاب۔سن رہا ہوں شب کی تیرہ ساعتوں کی سسکیااں ۔ہو رہا ہے کوہ فاراں سے طلوع اک آفتاب

فہرست پر واپس

شکلیں بدلتی ہوئی ایک کہانی

ہم سب ایک کہانی میں جی رہے ہیں اور وہکہانی احتجاج کے اردگرد گھومتی ہے۔یہ احتجاج ہر انسان کے اندر کے صوفی کا احتجاج ہے۔یہ باطنی طور پرآسمان سے احتجاج ہے زمین سے احتجاج ہے ۔روشنی اور خوشبو سے احتجاج ہے۔اس بظام زر کے خلاف احتجاج ہے ۔ظلم اور نا انصافی کی معاشرت سے بغاوت ہے اور ظاہری طورپر اظہارِ یک جہتی ہے ۔غربیوں اور ناداروں سے۔اندھیروں میں پرورش پانے والوں سے۔ان کے ساتھ جنہیں روٹی ، کپڑا اور مکان میسر نہیں۔کہانی کے اندرانسانی زندگی میںیہ صوفی ایک علامت کے طور پرمختلف زمانوں میں موجود ہے۔کہیں اس کا نام منصور حلاج ہے تو کہیں شاہ حسین ہے۔ کہیں بلھے شاہ ہے تو کہیں سرمد۔۔ایک صوفی لمحہ ء موجود کا بھی ہے اس کا کوئی بھی نام ہو سکتا ہے ۔بھٹو سے لے کر منصور آفاق تک ۔کچھ بھی ۔اس صوفی کی گفتگو میں گزرے ہوئے زمانوں کے فلیش بیک آتے ہیں اور حال کے کردار ماضی کے صوفیوں کی قربانیوں سے قوت حاصل کرتے ہیں۔

ہر دور کی کہانی میںیہی صوفی ایک نئے عہد کی تمہید ہوتا ہے۔جس میں چند کردار ظلم اور نا انصافی کا نطام برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور چند کردارطلم اور نا انصافی کی معاشرت سے نکل کرایک آزاد فضا میں سانس لینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔جو آخر اپنے مقاصد میں کسی حد تک کامیاب ہو جاتے ہیںیا نہیں ہوتے۔ فیصد نہیں ہوتے۔

میں نے پچھلی رات خواب میںاپنی کہانی کا لینڈ سکیپ دیکھا ہے ۔یہ مجھے تھل کے صحرا ۔کوہ سر خ کے پہاڑی سلسلے اورمیلوں تک پھیلی ہوئی چشمہ جھیل پر محیط نظرآیا۔چشمہ جھیل پاکستا ن میں واحد ایک ایسام مقام ہے جہاں پہاڑ۔صحرا، دریا اور سرسبنز میدان آپس میں ہم آغوش ہورہے ہیں۔اس ایک کہانی کے ساتھ کئی اورکہانیاں بھی چل رہی ہیں۔ان میں سے ہر ایک کہانی علیحدہ لینڈ سکیپ اور علیحدہ ثقافت رکھتی ہے۔مگر مجھے اپنی کہانی سے زیادہ ہمدردی ہے ۔میں شاید اسے زیادہ دیر تک چلتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں ۔میری کہانی تین تقافتوں کی کہانی ہے ۔میری ذات کے نواح میں تھل کی ثقافت ، پہاڑی علاقے کی ثقافت اور دریائے سندھ کے کناروں پر آبادمچھیروں کی ثقافت آپس میں مل رہی ہیں۔آپس میں ٹکرا رہی ہیں۔اورمیں ایک صوفی کی طرح ان ثقافتوں کو ساتھ لیتے ہوئے اپنی اس سچائی کو بیان کر نے کی کوشش کر رہا ہوں جو انسان اور انسانیت کو عظیم تر ثابت کرتی ہے۔یہ تین ثقافتیں تین مختلف کہانیاں بھی رکھتی ہیں تینوںکہانیاں (صوفی) کی ذات پرآکر ایک دوسرے میں پیوست ہوتے ہیں۔ایک علامت کی صورت اختیار کر لیتی ہیں۔مگراس کو کھولنے کےلئے میرے سفر اور خواب کے ماخذ سے تخلیق کا عمل کشید کرنا پڑتا ہے

پہلی کہانی ’’شب خیز ‘‘ اور ’’شرمیلی کی ہے۔یہ پہاڑی علاقے میں رہنے والے ایسے بہن بھائی ہیں جو انجانے دشمنوں سے خوف زدہ ہیں ۔ اپنا چہرہ کسی کو نہیں دکھاتے ۔موسموں ، پرندوں اور جانوروں پر تو اعتبار کر لیتے ہیں مگرکسی انسان پر اعتبار نہیں کرتے۔صوفی ان کے اس ٹوٹے ہوئے اعتبار کو پھر سے جوڑ تا ہے۔اور انہیں زندگی واپس لے آتا ہے حالانکہ ان سے صوفی کی ملاقات اس وقت ایک پہاڑی علاقے میں ہوئی جب وہ خود ترکِ دنیا کے مرحلے سے گزر رہا تھا

دوسری کہانی ساندل اور تہذیب کی ہے۔تھل کی تپتی ہوئی ریتوں پریہ محبت کی ایک ایسی کہانی ہے جس صحرا کی گرم ریت کا ہر ذرہ جلا کر راکھ کر دینا چاہتا تھا مگرعلم کی روشنی سے بھرے ہوئے ان دو کردار وں کو طاقتوروں کی آگ میں بھسم ہونے سے پہلے صوفی کا قرب میسر آجاتا ہے۔اور صوفی ازم سے محبت کی ایک نئی داستان طلوع ہوتی ہے

تیسری کہانی ایک ان پڑھ فوک شاعرہ کے اردگرد گھومتی ہے جومچھیروں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔اس کے ساتھ ایک عجیب و غریب بات یہ ہوتی ہے۔کہ وہ بچپن میں گم ہو جانے والے ایک کردار کو جوانی میں اپنے پاس محسوس کرتی ہے وہ اسے چلتا پھرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔اور پھر وہی کردار ایک دن لوٹ آتا ہے۔منصور ثانی نفسیاتی الجھنوں سے بھرے ہوئے اس کردار کی دماغی گرہیں کھولتا ہے۔

ان تینوں کہانیوںمیں جو منفی قوتیں ہیں وہ صوفی کے شدید خلاف ہیں ۔ ان منفی قوتوں میں نمایاں ترین اس علاقے کے وڈیر ے ہیں جنہوں نے اس علاقے کے مذہبی اجارہ داروں کو بھی اپنے ساتھ ملا رکھا ہے۔اس کہانی کا انجام صوفی کی موت پر ہوتا ہے۔مگرمعاشرہ میں پیار محبت، رواداری اور انسانیت کے جو بیج وہ بو جاتا ہے اس سے ہر گلی میں روشنی شجر اگنے لگتے ہیں

یقینا آپ اوپر کی تحریر پڑھ کر یہ سوچ رہے ہونگے کہ میں کیا کہنا چاہ رہا ہوں ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ میں بھی یہی سوچ رہا ہوں مگر کبھی کبھی ایسی باتیں کہہ دینی چاہئیں جو اپنی سمجھ سے بھی بالا تر ہون۔کہتے ہیں کہ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ پاگل خانے کی دیوراوں پر لکھی ہوئے جملے شہر کی گلیوں کی دیواروں سے ابھر آتے ہیں ۔عوام کی آواز بن جاتے ہیں اور ابن صفی نے کہیں لکھا تھا کہ جب کوئی قوم پاگل ہوجائے تو سپر پاور بن جاتی ہے میرا خیال اس پاکستانی قوم کواس بات کی اشد ضرورت ہے کہ وہ پاگل ہوجائے خاص طور پر جہاں سرکار دوعالم سرور کاءنات کی ذات اقدس پر حرف آرہا ہووہاں رویہ پاگلوں جیسا ہونا چاہئے۔رسول اقدس و اعظم کا فرمان ہے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک وہ میری محبت میں جنون کی حالت میں نہ پہنچ جائے۔ یہی صوفیا کا طریق ہے ۔یہی شریعت ہے یہی طریقت ہے یہی اسلام ہے ۔

فہرست پر واپس

دل پردادا

گذشتہ دنوں کچھ’’ دیدہ ور‘‘چا ہتے تھے کہ میںمبینہ شاہکارِ جاہلیت مسمی منصور آفاق اُن کے متعلق اپنی آنکھیں بدل لوں یعنی اپنی رائے تبدیل کرلوںمگر کالج کے دنوں کی ایک پھٹی پرانی یادنے ان کی اس چمکی دمکتی کوشش پر پانی پھیر دیا۔مجھے اپنا ایک کلاس فیلو یادآگیاجس نے مجھ سے بیس روپے فسٹ ایءر میں ادھار لئے تھے اور فورتھ ایءر میں ایک دن کہنے لگاکہ یہ اپنے بیس روپے واپس لے لو۔جس پر ایک فوری ردعمل کے تحت میں نے روپے واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ’’سوری تمہارے بارے میںاِس عرصہ میںجو رائے میں قاءم کر چکا ہوںوہ بیس روپے واپس لے کر تبدیل نہیں کر سکتا‘‘۔سو میں نے ان دیدہ وروں سے معذرت کی مگر ایک صاحب ِ دیدہ ورزعم دانش وری میںبضد ہو گئے اوراس عمل ِ نیک کے باب میںمیلوں لمبا خطبہ ء مسنون ارشاد فرمایا۔ ہائے کیا اندازِ گل افشانی ء گفتار تھا۔انہوں نے اپنے اس خیال کے ایسے ایسے فواءد گنوا دئیے کہ حکیم لقمان کے منہ میں بھی پانی بھر آتا۔ میرا بہک جاناتوضروری ہو گیا تھامگر چوہوں کے اےک اجلاس کی رپورٹ مےرے پاءوں پڑ گئی ۔ جس میں ایک چوہا اپنا ہاتھ لہرا لہرا کر کہہ رہا تھا ۔دوستو!میرے قبیلے کے جوانو!بلی کے گلے میںگھنٹی باندھنے والی ترکیب پرانی ہو گئی ہے۔میں بتاتا ہوں آپ کو بلی سے نجات کا راستہ۔۔ ہمیشہ کےلئے نجات کا راستہ۔۔آپ سب جانتے ہیں مالک ِ مکان نے ہمارے لئے تمام مکان میں زہریلی گولیاں بکھیر رکھی ہیں ۔ایک فدائے ملت چوہا وہ ساری گولیاں کھالے اور بلی کے سامنے سے گزرے ۔۔۔بلی اُسے ہڑپ کرلے گی۔۔۔ یوں زہر اُس کے اندر پہنچ جائے گا اور اس سے ہمیشہ کےلئے نجات مل جائے گی ۔ تجویز سن کر تمام چوہے عش عش کر اٹھے ۔گھنٹی کی ترکیب بتانے والے بوڑھے چوہے نے اُٹھ کر کہا ’’بسم اللہ یہ عظیم کارنامہ آپ ہی سر انجام دیجئے ‘‘جس پرتقریر کرنے والے چوہے نے ادھر ادھر دیکھا اور کہنے لگا اگر میرے جیسے دیدہ ور دانشوربھی مرنے لگ جائیںتو پھر آپ کو اےسے عظیم مشورے کون دے گا۔

مجھے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ میں نے کسی دیدہ ور دانشور کے مشورے پر کان نہیں دھرا بلکہ کان کو جاکر بنک کے لاکرمیں رکھ دیا ہے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اچھی با توں کا میں ’’دل دادا‘‘ بلکہ ’’دل پردادا‘‘ ہوںمگر بری صحبت ء سخن نے مجھے کبھی ثواب کمانے ہی نہیں دیایاشاید ابھی ثواب کمانے کی عمر نہیں آئی ۔مجھے پچھلے دنوں ’’ایک بزرگ دیدہ وردانشور‘‘ کے متعلق خبر ملی تھی کہ اِن دنوں موصوف طواف کوچہ ء جاناں کو چھوڑ کرطواف حرم کی سعاد ت حاصل کررہے ہیں یعنی امریکہ جانے کی بجائے مکہ معظمہ گئے ہوئے ہیں ۔تو مجھے ایک قطعہ یاد آگےا جو کسی شوخ نے بریڈفورڈ کی کسی مسجد کے دروازے پر لٹکادیا تھا

حضرت الحاج صوفی موج دیں کی خیر ہوسب جوانی میں نکالے اپنے ارمان ِ بہشت

عمر کے اک ایک لمحے سے نچوڑا مال و زرجمع کرتے آئے ہیں دنیا میں سامانِ بہشت

مانگتے ہیں بیٹھ کر اب مسجدوں میں رات دن چند حوریں ، ایک بنگلہ ، اور غلمان ِ بہشت

آپ سوچ رہے ہونگے کہ میں نے اپنے ان دوستوں کےلئے ’’دیدہ ور ‘‘ اور دانشور ‘‘ کی اصطلاحیں کیوں استعمال کی ہیں۔دراصل یہ وہ دیدہ ور ہیں جن کے بارے میں علامہ اقبال نے کہا تھا کہ یہ چمن میں بڑی مشکل سے پیدا ہوتے ہیں اور بےچاری ’’نرگس‘‘ہزاروں سال اپنی بے نوری پہ روتی ہے ۔برطانیہ میں بھی جب نرگس نے رو رو کر اپنی آنکھیں سفید کرلی تھیںتوان کالے نیلے دیدوں سے اسکی ملاقات ہوئی۔ان دیدوں کی دیدہ وری کا یہ عالم ہے کہ ’’لوں لوں دے منڈ سو سو چشماں اک کھولاں اک کجاں ہو‘‘یہ دیدہ ور کہاں کہاں نہیں دیکھ لیتے۔سرائیکی زبان کی ایک کہاوت ہے کہ کسی ’’مہاجن ‘‘ کی ماںکہیں سڑک پر گری پڑی تھی کسی نے جا کر مہاجن کو بتایا تو وہ کہنے لگا فکر کی کوئی بات نہیں کچھ دیکھ کر ہی گری ہوگی۔سو میں اپنے دیدہ ور دوستوں کی ژوف نگاہی کا قاءل ہوں ۔کچھ دیکھ کرہی انہوں نے میری طرف قدم رنجا فرمایا ہوگااور جہاں تک’’دانشوری ‘‘ کی بات ہے تو دانشوروں کی بے شمار اقسام ہوتی ہیں۔کچھ گاءو زبانی دانشور ہوتے ہیںان کاتعلق خمیرہ گاءوزبان سے کم اورزبان دانی سے زیادہ ہوتا ہے یعنی گفتگو کے بہت ماہر سمجھے جاتے ہیں ۔کچھ زعفرانی دانشور ہوتے ہیں۔ان کاتعلق بھی عرقِ زعفران سے زیادہ کشتِ زعفران سے ہوتا ہے یعنییہ ہنسنے اور ہنسانے کے ماہرہوتے ہیں۔اپنےخالد مسعود اور انعام الحق جاوید اس گروہ کے سردار سمجھے جاتے ہیں۔کچھ فلاسفردانشوروںبھی ہوتے ہیں مگر اس قسم کا تعلق فلسفے سے زیادہ ’’معجون ِفلاسفہ‘‘ سے ہوتاہے۔اور کچھ مرواریدی دانش ور ہوتے ہیں۔موتیوں سے بھرے ہوئے مروارید کے خمیرے کے طرح۔دانشوروں کی اتنی قسمیں جتنا کوئی بھی شخص جھوٹ بول سکے کیونکہ دنیا ہر شخص بزعم خویش دانشور ہوتا ہے کیونکہ دانشور ہونے کےلئے دانشکی قطعاً کوئی ضرورت نہیں پڑتی چند ایک موٹی موٹی کتابوں کے نام ، کچھ جملے اوردوچار بڑے فلاسفر کی کوٹیشنزکسی بھی شخص دانشور ثابت کرنے کےلئے کافی ہیں ۔دانشوروں کے متعلق ایک کہاوت بھی مجھے یاد رہی ہے ڈاکٹر طاہر تونسوی اکثر سنایا کرتے تھے کہ ’’ناں میں آکھاے ناں تیں آکھاے تینوں دانشور وت کیں آکھاے ۔اُس عقل گنوائی ہے جیں آکھاے‘‘دانشور کے متعلق کسی کی ایک آزاد نظم بھی مجھے تھوڑی سی یاد ہے

پچھلے بیس برس کے دانشور

اپنی اپنی سوچ کے نقطے پر

پوچھ رہے ہیںرک رک کر

ناخن پہ کیسے ہاتھی اور مہاوت چلتے ہونگے

کیسے سرکنڈوں کی کچی چھت پراونٹوں کارقص ابھی تک جاری ہے

فہرست پر واپس

آدم کے فیصلے پہ کوئی تبصرہ نہیں

کہتے ہیں کہ دنیا کے پہلے شاعر آدم علیہ اسلام تھے۔کتابوں میں آدم علیہ اسلام کاایک مرثیہ بھی درج ہے جو انہوں ہابیل کی موت پر کہا تھا کہ ’’زمین نے گرد پہن لی ہے اور بدنمائی کو اپنے ماتھے پر سجالیا ہے۔ ہر رنگوں بھری ہوئی اور لطف و اکرام سے وابستہ شے نے اپنی آنکھیںبدل لیا ہے چہروں کی بشاشت مٹی ہو گئی ہے۔قابیل نے کسی سفاک درندے کی طرح ہاہیل کوموت کی وسعتوں میں اتار دیا ہے۔ اس کی اٹھتی ہوئی پُرثواب جوانی پر افسوس کا ایک دریائے بے کنار۔۔مگر میری آنکھوں کوکیا ہوا ہے ان سے آنسووں کی ندیاں کیوں رواں نہیں ہوئیں۔اس سے بڑا سانحہ اور کیا ہوسکتا ہے کہ میرے خوش مزاج ہابیل کو مٹی نے اپنی آغوش میں لے لیا ہے ۔یو، ڈی تاثیر نے بھی آدم علیہ اسلام کی شاعری کے متعلق کہیں کچھ لکھا ہے۔لیکن خود آدم ، حوا، ہابیل اور قابیل کے موضوعات پر جتنی شاعری ہوئی ہیںاس کےلئے کئی دفتر درکار ہیں۔ سب سے پہلے ایک نظم جس کا عنوان ہے’’ معجزہ جنس‘‘

جب سراندیپ کے جزیرے پر جسمِ آدم میں لمسِ حواکے

خواب ہیجان بن کے لہرائےکوہ جودی پہ جسم ِ حوا میں

جانے کس پر جمال جذبے نے ایک مثبت سی آنچ سلگائی

وصل کی بے پنہ کشش جاگیسارے عالم میں جسم کی خوشبو

بے کراں تیزیوں سے ہم آغوش ایسے پھیلی کہ پھیلتی ہی گئی

اپنی خوشبو کے ہی تقاقب میں ایک دوجے کی سمت بڑھتے گئے

اور کتنے ہزار کوسوں کی وہ مسافت کی دوریاں گھٹ کر

چند لمحوں کے راہ میں بدلیں یعنی اعجازِ جنس کے صدقے

زندگانی وجود میں آئی اور خدائی شہود میں آئی

اس نظم کے بنیادی خیال کے ساتھ ہزار اختلاف کئے جا سکتے ہیں لیکن یہ بھی بات طے شدہ ہے کہ زمین پر آنے کے بعد آدم حوا کی زندگی کے واقعات کی تفصیل جہاں سے ہم تک پہنچ رہی ہے اس پر مکمل اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔کچھ تحریف شدہ الہامی کتابیں اورکچھ ان کے گرد و نواح میں پھیلی ہوئی کہانیاں اس ساری تاریخ کا ماخذ ہے ہم آدم و حوا کے بارے میں صرف اتنا کچھ یقین سے کہہ سکتے ہیں جو قرآن حکیم میں آیا ہے،لیکن اس نظم میں اٹھائے گئے سوال کا کوئی مختلف جواب بھی تلاش کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح ہابیل اور قابیل کے درمیان جو کچھ تھا وہ بھی اردو ادب میں تھا حتی کہ کچھ لوگ یوں کہہ گئے ہیں

قابیل نے مہینوں دھرتی پہ ہل چلائے گندم اگا کے لایا وہ قربان گاہ میں

قربانی اس کی فطرت ِ انساں کے تھی قریبمنظور وہ خدا کی ہوئی بارگاہ میں

ہابیل لایا گوشت کسی جاندار کااس کا عمل زمین پہ بے وجہ ظلم تھا

بجلی گرادی خون سے لتھڑے شکار پراللہ نے جلا دیا وہ فعل ِ ناروا

کہانی دراصل اتنی ہے کہ آدم علیہ اسلام نے ہابیل اور قابیل دونوں کو قربانی کا حکم دیا اور کہا کہ اللہ جس کی قربانی قبول کر لے گا میں اس کے حق میں فیصلہ دوں گا۔ دونوں نے قرانی کی قابیل نے گندم قربان گاہ میں رکھی اور ہابیل نے شکار کیا ہوا جانور آسمان سے بجلی گری اور اس شکار کئے ہوئے جانور کو جلادیا آدم علیہ اسلام نے کہا کہ ہابیل کی قربانی قبول ہو گئی ہے مگر قابیل کا استدلال یہ تھی جو شاعر نے اپنے اشعار میں پیش کیا ہے۔جس پر مسءلہ آگے بڑھتا چلا گیا اور قابیل نے ہابیل کو قتل کر دیا ۔ اور انسانی تاریخ میں ہابیل اور قابیل خیر و شر کی علامتیں بن گئے

زمیں پر خیر و شر کے آخری ٹکراءو تک مجھ کو کبھی ہابیل ہونا تھا کبھی قابیل ہونا تھا

قصہ ء ابلیس و آدم میں ایک بحث اور بھی اور ادب کی زینت بنی ۔ مولانا جلال الدین رومی نے اپنی کتاب مثنوی معنوی (جسے ہست قرآں در زبان پہلویکہا جایا ہے ) میں لکھا ہے کہ انسان پہلے جمادات تھا پھر اس کا ارتقائی عمل بناتات تک پہنچا وہاں سے ارتقاء آگے بڑھا تو حیوانات کے دور میں آگیا اس کے بعدانسان تک پہنچا اور اس کے آگے ذہنی ارتقاء کا سلسلہ شروع ہو گیا یہ وہ بات جسے پچھلی صدیوں میں ڈارون نے ایک ساءنسی انداز میں پیش کیا۔ارتقاء کی یہ کہانی بڑی پُر کشش ہے مگر سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر قصہ ابلیس و آدم کو کہاں لے جائیں صوفیائے کرام اس کے حوالے یہ خیال تھا کہ یہ ایک تمثیلی کہانی ہے جو اللہ تعالی نے عام لوگوں کو سمجھانے کےلئے بیان کی ہے ۔میں ذاتی طور پر ابھی صوفیائے کرام کی اس بات کا قاءل نہیں ہو سکا ۔ اس حوالے سے ایک نظم درج کرتا ہوںجو مجھے اچھی لگتی ہے۔

ہست قرآں در زبان پہلوی کی ایک آیت اور ہم

ابتدائے آفرنیش کی کوئی ساعت۔۔ جماداتی زمانہ

نیلم و الماس کے ڈھیروں میں حرکت کی طلسماتی نمو

پہلے نباتاتی تغیر کا فسوں

پہلی وجودیت کی پھر تجسیم کاری

جسم ِ حیواں کے مسلسل ارتقاء کی آخری حد

آدمیت کا جنم

فکری و ذہنی سفر کے راستوں پر گامزن

آدمی مٹی کی کچھ تبدیل ہوتی حالتوں کا اک ظہور

آدم و حوا کا قصہ ایک تمثیلی شعور

کچھ لوگوں نے قرآن ھکیم کے قصہ ء ابلیس و آدم اور انسانی ارتقاء کے درمیان توازن پیدا کرنے کی کوشش بھی کی ہے کہ زمین آدم کی پیدا ءش سے کئی لاکھ سال پہلے تخلیق کی گئی تھی اور اس پر ارتقائی مراحل طے ہو رہے تھے۔ تخلیق ِ آدم کا واقعہ اس زمانے میں وقوع پذیرکیا گیا جب ارتقائی عمل انسان تک پہنچنے والا تھااقبال نے جو کہا تھا کہ

یہ کاءنات ابھی ناتمام ہے شاید کہ آرہی ہے ابھی تک صدائے کن فیکون

اس پر بھی غور کیا جائے تو ’’صدائے کن فیکون‘‘ایک مسلسل عمل محسوس ہوتا ہے جو ارتقائی مراحل کے ساتھ ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔اسی طرح محی الدین ابن عربی کے خیال میں زمین پر کئی آدم آئے۔اورہم جس آدم کی اولاد ہیں وہ تقریباً ساٹھ ہزار پہلے زمین پر آیا تھا۔وہ یہ بات ایک کشف کے دوران کسی مخلوق سے مکالمہ کے دوران کہتے ہیں۔اور پھر کہیں اس کی وضاحت بھی نہیں کرتے۔۔صدیوں سے انسانی دماغ ابتداء اور انتہا کے دوسوالوں کے درمیان آویختہ ہے جن کے سنیکڑوں جواب موجود بھی ہیںاور یہ سلگتے ہوئے سوال تشنہ ء جواب بھی ہیں۔ ایک اور ان سے زیادہ پیچیدہ سوال بھی وادی ء ذہن و نظر میں اضطراب افزا تسلسل کے ساتھ موجود ہے

آدمی اور کاءناتِ خارجی میں ارتباط

کیوں ہے کیا ہے کس طرح ہے اور آخر کس لئے

مجھ پہ کیا موقوف شاید کوئی بھی سمجھا نہیں

فہرست پر واپس

نجیب محفوظ

ایک تو وہ اہرام ِ مصر ہے جس کے سائے میں ہزاروں سالوںکی آسیب زدہ تاریخ کروٹیں لیتی ہے جس کے باطن کی بھول بھلیوں میں سر بستہ اسرارروز کسی نئی کہانی کے تہہ خانے کی سیڑھیوں سے کوئی اینٹ سرکا دیتے ہیں اور کووئی خوف ذدہ کرنے والا شکون جاگ اٹھتا ہے مگر مصر میں ایک اس سے بھی عظیم تر ’برے شگون کا داءرہ ‘ ہے ، وہ داءرہ جس نے نجیب محفوظ جیسا عظیم قلممکارتاریخ کے سپرد کیا ،گذشتہ ہفتے جب ہم نے اس عظیم ناول گار خاک سپرد کیا تو مجھے رہ رررہ کر ’’برے شگون کا داءرہ یاد آنے لگا جس نے نوجوان نجیب کو نجیب محفوظ بنا دیا تھا ، قاہرہ کے حالا برج کا وہ سبز لان جہاں عادل، کامل احمد ذکی مخلوف اورقاہرہ کچھ اہل قلمم نوجوان برس تک بیٹھتے رہے، یہ نوجوان گھاس پر ایک داءرے کی صور میں بیٹھتے تھے اووراس بیٹھک کاا نہوں نے’برے شکون کا داءرہ رکھا ہوا تھا۔اپنے ہم عصر نوجوان قلمکارروں کے ساتھ اس وقت نجیب محفوظ کی غمگین گفتگوادب اور زندگی کی غیر مقصدیت پرمحیط ہوتی تھی،نوجوان نجیب محفوظ جس نے اپنی ادبی زندگی کا آغازسلمیٰ موسیٰ کے میگزین المجلہ الجدید سے شروع کیا تھا اور جس میں ان کا پہلی تحریربھی شاءع ہواوہ ان کے مزاج میں ترقی پسندی کے رججان کا پہلا اعلان ہے ،اگرچہ میں ان کی شاءع ہونی والی تین سلسلہ وار کہانیاں فرغونوں کی تاریخ کے پس منظر میں ہیں مگر وہاں ترقی پسندی کے جراثیم کسی خورد بین کے بغیر نظر آتے ہیں ۔یہ وہ وقت ہے جب نجیب محفوظ کہتے ہیں کہ میں ساءنس شوشلزم اور برداشت میں یقین کرنا سیکھ رہا ہوںمگر بہت ہی کم دنوں میں نجیب نے اپنی سوشلسٹ آیڈیالوجی سے ہٹ کر گہری قنوطیت کی رراہ اختیار کر لی اور اپنے ارد گرد برے شکون کا داءرہ کھینچ لیا۔برے شگون کے حصار سے انہیں تصوف نے نکالاپچاس کی دھائی میںتصوف کا کوئی عجیب و غریب تجربہ ہوا اور وہ مابعدالطبعیات کی کاءنات میں داخل ہوگئے انہوں نے ان سوالات کے جواب تتلاش کرنے شروع کر دئیے جہاں ساءنس خاموش ہوجاتی ہے اور پھر وہ اپنا ایک نظریہ قاءم کرنے میں کامیاب ہو گئے جس میں ساءنسی سماجیات اور روحانیت کسی حدتک آپس میں ہم آغوش ہیں ، میں جب ان کا پہلا ناول ’خان الخلیلی‘ شاءع ہوا تھا تو اندنوں نظریاتی سطح پر اسی کشمکش میں مبتلا تھے اس ناول کے ساتھ پوری ععرب دنیا میں ایک ناول نگار کی حیثیت سے ان کی اہمیت تسلیم کرلی گئی تھی مگر خود اپنے ملک مصر انہیں ااس وقت تسلیم کیا گیاجب میں ان کی ایپک ’’قاہرہ سے متعلق تین سلسلہ وار االمیہ ڈرامے کی اشاعت ہوئی ،تین ہزار صفحات پر مشتمل اس جنگ ناے میں قاہرہ کی مڈل کلاس زندگی کی عکاسی کی گئی ہے اس ایپک کو شاءع ہوتے ہی نوجوان نسل کا ایک بہت بڑا ناول قرار دے دیا گیاعرب دنیا سے باہر نجیب محفوظ کی شہرت ساٹھ کی دھائی کے آخری حصے میں ہوئی جب ان کی تخلیقات کا انگریزی ،فرانسیسی ،روسی جرمن اوراردو زبان میں ترجمہ ہوالیکن سچ یہ ہے کہ حقیقی طور پر دنیا ان کی طرف اس وقت متوجہ ہوئی جب میں انہیںادب نوبل پراءز دیا گیا

میرے دوست اعجاز رحمان کئی برس قاہرہ یں رہے ان کی نجیب محفوظ سے بہت نیاز مندی تھی وہ جب بھی پاکستان تو میں ان سے نجیب محفوظ کے متعلق خاص طور پر پوچھتا تھا وہ بتایا کرتے تھے کہزیادہ ترنیلے رنگ پرانے ڈیزاءن کو سوٹ پہنتے ہیں جس کے اوپر تک بٹن لگائے ہوئے ہوتے ہیںسگریٹ اور کڑوی کافی پیتے ہیں،کھچڑی سے بال ہیں ،قد دراز ہے،چشمہ لگاتے ہیںاور ان کے دانت اکثر خراب رہتے ہیں، لکھنے کا کام ورا ت کو کرتے ہیں

فہرست پر واپس

اجنبی دوست

عبداللہ با وہاب سے مل کر مجھ پر یہ عجیب انکشاف ہوا کہ جس اردو ئے معلی کو ہم نے مزارِ غالب میں دفن کر دیا تھاوہ ابھی تک برمنگھم کے ایک مکان میں زندہ ہے۔وہ ناول جسے غالب نے اپنے خطوط کی وساطت سے لکھنا شروع کیا تھاوہ ابھی تک لکھا جا رہا ہے ۔کسی اور کو بھی مثلِ غالب گفتہ ء بیدل پسند آیا ہے۔ کہیں اور بھی انگلیاں فگار ہیں اور خامہ خونچکاں ہے۔مگرمیں عہدِ اردو ئے محلہ میںاس شخص کی تنہائی پر غور کرتا ہوں اور پریشان ہو جاتا ہوں کہ یہاں کون ایساہے جس کےلئے ان کی گفتگو بامعنی ہوتی ہوگی۔دور دور تک کوئی نہیں ۔ہر طرف کور سماعتوں کے ہجوم نظر آتے ہیں جنہیںلفظ کی نشست و برخاست تو کجامفہوم تک نہیں آتامیں حیران ہوں کہ اپنے قرب و جوار وہ ایسی آواز ایک عرصے سے کیسے سن رہے ہیںیقینا وہ آتش در پرہن اور اخگر زیرپاہونے کی کیفیت سے دوچار ہوتے ہونگے مگرآج کے دور میں کیفیتیں چھپانے کا فن بہت لوگوں کو آتا ہے ۔۔

عبداللہ با وہاب سے میری علیک سلیک کچھ زیادہ پرانی نہیں ۔چند ہفتے پہلے ہی میرے گھر ترتیب پانے والی ایک مختصرترین محفل میں آثارِ غالب کے موضوع ان کا مضمون سننے کا اتفاق ہوا۔غالب کی خموشی میں نہاں خوں گشتہ لاکھوں آرزوں کی غالب کےذوق ِ خامہ فرسا سے کچھ باتیں سنیں ۔ایک ایسے شخص صاحب سلامت ہوئی جسے معلوم تھا کہ لفظ کیا چیز ہے ۔کہاں سے آیا ہے اس کا خاندان کونسا ہے۔اپنے ارتقاء میں کہاں کہاں سے گزرا ہے۔کہاں شرمندہ ء معنی ہوا ہے اور کہاں نہیں ہوا۔ان کی تحریر میں بھی غالب کی طرح جو لفظ بھی آیا گنجینہ ء معنیٰ کا طلسم بنتا چلا گیا۔تجدیدِ اسلوب ِ غالب کی یہ سعی عہدِ حاضر میںحیرت انگیز ہے ۔عالم ِ تحریر میں کہیں بھی مدعا عنقا نہیں ہوا۔ہر مقام پرمافی الضمیر کا من و عن ترسیل و ابلاغ دکھائی دیتا ہے ۔

ان سے بہت برمنگھم کی ادبی فضا پر بھی بڑی تفصیلی گفتگو ہوئی۔انہوں نے مجھے ایک شاعر کی طرف متوجہ کیا جنہیں اچھی طرح جانتا تھا مگر میں نے کبھی بحیثیت شاعرانہیں نہیں دیکھا تھایہ ڈاکٹر یوسف قمرکی شخصیت تھی ۔ان کی شاعری کا مجموعہ ’’اجنبی دوست ہوئے ‘‘ جب مجھے پڑھنے کو ملا تومجھے ایک خوش گوار حیرت ہوئی کہ برمنگھم جیسے شہر میں ایسا مضبوظ اور جینوءن شاعر بھی موجود ہے ۔ان کی شاعری فلسفہ و حکمت کے خزانے بکھرے پڑے ہیں، ا ن کے لفظ لفظ میں گہرائی اور گیرائی کا حامل شعور موجود ہے ۔ان کے لہو میں فلاح ِ نسل ِ انسانی کا نغمہ گونجتا ہوا محسوس ہوتا ہے ۔ان کی نعتیں قریہ ء عشق محمدمیں گلاب کی طرح کھلتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں ۔انہوں نے فلسفہ و تصوف کی گہرائی سےشاعری کے ایسے نایاب موتی نکالے ہیںجن کی چمکشایدکبھی ماند نہیں پڑ سکتی

قمر یہ کون سی منزل ہے ارتقاء کی جہاں ہزار نقش نیا ہو مگر نیا نہ لگے

فلسفہ ء وحدت الوجود کو انہوں نے اپنی شاعری میں اس انداز سے پیش کیا ہے کہ وہ عوام و خواص دونوں پر کھلتا ہوا نظر آتا ہے اگرچہ اکثر شعرائے کرام فلسفہ ء وحدت الوجود کے قاءل نہیں ہوتے لیکن روایت کے شاعری میں اس موضوع سے صرف نظر کرلینا بہت مشکل ہو جاتا ہے کسی نہ کسی انداز میں کہیں کہیں وہ ضرور جلوہنما ہو جاتا ہے علامہ اقبال جیسا شاعربھی اس تضاد کا شکار ہے اپنی نثری تحریروں میں وہ فلسفہ ء وحدت الوجود کے قاءل نہیں لیکن شاعری میں بانگ ِدرا سے لے کر ارمغان حجاز تک کہیںنہ کہیں یہ فلسفہ ضرور دکھائی دیتا ہے ۔میں ڈاکٹر یوسف قمر کے بارے میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ فکری اعتبار سے وجودی ہیںان دو شعر وں میںتو محی الدین ابن عربی بولتا ہوا محسوس ہاتا ہے

مآل کار کھلا ہم پہ ، ہے حیات فریب نظام ِ شام و سحر ہو کہ کاءنات ، فریب

جہاں کی خوش نظری پر نہ اعتماد کروتمہاری جیت ہے دھوکہ ہماری مات فریب

ٹیگور نے کہا تھا کہ ابھی تک خدا زمین سے مایوس نہیں ہوا اس لئے وہ انسان پیدا کرتا چلا جا رہا ہے ۔مگرڈاکٹر یوسف قمر نے اس سے آگے کی بات ہے وہ اتنے سادگی سے کتنی بڑی بات کہہ گئے ہیں

کہیں محشر بپا نہ ہو جائے ابھی انسان کی ضرورت ہے

ڈاکٹر یوسف قمر کا محشر کسی ایٹمی جنگ سے بھی بیا ہو سکتا ہے اور اس قیامت سے بھی جس پر ہم سب کا ایمان ہے ۔یوسف قمر کے اس شعر سے کئی سوال جنم لے رہے ہیں پہلا تو یہی ہے کہ کسی انسان کی ضرورت ہے یقینا آدمیوں کے اس ہجوم کو ابھی انسان کی ضرورت ہے اس انسان کی جس کی تلاش میں مولانا روم تمام عمر چراغ لے کر فصیل شہر کے اردگرد گھومتے رہے۔تو پھر یہ محشر کیا ہے ۔اس محشر کیا صرف انسانوں کے لئے ہے۔کیا یہ خوش دماغوں کےلئے سنگ زنی کی کسی قیامت کا کوئی قصہ ہے بہر حال جو کچھ بھی ہے شعر پر جتنا غور کرتے چلے جائیں اس کی اتنی زیادہ پرتیں سامنے آتی چلی جاتی ہیں اور یہی شاعری کا کمال ہوتا ہے۔

انہوں نے ’’پانچ سر خیاں ‘‘ کے عنوان سے ایک نظم لکھی ہے جس میں عشق ، عقل ، احساس ، نظر اور موت کو موضوع بنایا ہے اس میں عقل کے بارے میں جو چار مصرعے لکھے ہیںوہ درج کر تا ہوں عقل کی ایسی تشریح اس سے پہلے میری نظر سے کہیں نہیں گزری

رہنمائے رہِ حیات ہے عقل عقل حاوی ہے گل زمانے ہر

لیکن انساں کا ساتھ دے نہ سکیرک گئی موت کے دھانے پر

ڈاکٹر قمر یوسف ایک عرصہ سے ادبی حلقوں سے دور ہو چکے ہیں اس میں نجانے یہاں کے ادبی حلقوں کا کوئی قصور ہیں یا ڈاکٹر صاحب کی اپنی مصروفیات کچھ اتنی بڑھ گئی ہیں کہ انہوں نے ادبی دنیا سے منہ موڑ لیا ہے لیکن ذاتی طور میرا خیال یہ ہے کہ شاعری ایک ایسی چیز ہے کہ تمام تر مصروفیات کے باوجود اپنے لئے شاعر سے وقت نکلوا لیتی ہے ۔ لیکن بسا اوقات شاعروں کے رویے ایسے ہو جاتے ہیں کہشکیب جلالی جیسے شاعر بھی خود کشی کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔

فہرست پر واپس

یہ کوئی آخری نوحہ نہیں لگتا مجھ کو

میں بہت اداس ہوں کہ بیدل حیدری بھی فوت ہو گئے۔ ابھی تومیں نے اپنے بزرگ دوست حسن ناصر کی موت کا نوحہ بھی نہیں لکھا تھا۔ابھی کتنے نوحے لکھنے باقی تھے۔وہ جو کچھ لکھنا جانتے تھے وقت ان کے کتبے میرے سامنے رکھتا چلا رہا ہے ۔اردو شاعری میں رہ کون گیا تھایہی دوچار لوگ جن کے دم سے شہرِ سخن کا بھرم قاءم ہے۔ یہی احمدندیم قاسمی ، احمد فراز، منیر نیازی ، ساقی فاروقی ،ظفر اقبال ، شہزاد احمد، بیدل حیدری ۔ بیدل حیدری کو ابھی نہیں مرنا چاہئے تھا مگر یہ لوگ تو مرنے کےلئے پیدا ہی نہیں ہوا کرتے ۔ان کی آواز ، ان کے لفظ ، ان کی سوچ کہاں مر سکتی ہے ۔ان کی مثال تو اس آک کے کوےے کی ہے جس کے پھٹنے سے زندگی جاگتی ہے ۔اور ہوا کوےے سے نکلنے والے نرم و ملاءم ریشے اٹھا کر ہر طرف بکھیر دےتی ہے ۔ ہر ریشے کے گچھے کے ساتھ ایک بیج ہوتا ہے جو جہاں گرتا ہے وہیں آک کا ایک اور پودا جنم لینے لگتا ہے ۔ بیدل حیدری زندگی بھر اسی کوےے کی طرح کبیروالاکے ریگزاروں میں بِکھرتے رہے ہیں اور ان کے شعروں کے نرم و ملاءم گچھے روشنی اور خوشبو کے بیچ لے کراردو ادب کی سرزمینیںزرخیر و شاداب کرتے رہے ہیں ۔انہوں نے نہ صرف خود زندہ و جاوید شعر کہے ہیں بلکہ بے شمار خوبصورت شعر کہنے والوں کی تربیت بھی کی ہے ۔ سلیم کوثر،اطہر ناسک، قمر رضا شہزاد ، اختر شمار ،عباس تابش اور بہت سے اِن جیسے صاحبانِ کمال کے پیچھے کسی نہ کسی صورت میں بیدل حیدی کا چہرہ ضرور موجود ہے ۔میری بیدل حیدری سے زیادہ تر ملاقاتیں اپنی انہی دوستوں کی وساطت سے ہوئیں ۔وہ مجھے کہا کرتے تھے کہ پتہ نہیںیہ بڑے شہروں کے پانی میں وفا کیوں نہیں ہے، میرا جو بھی شاگرد جب کچھ عرصہ ان بڑے شہروں میں آ کرپرواز کرتاہے تو وہ بھول جاتا ہے کہ جب وہ گھونسلے میں تھا تو اسے چوگ کس نے دی تھی ۔ اسے اڑانوں کا ہنر کس نے سکھایا تھا۔بیدل حیدری نے کچھ زیادہ آسان زندگی نہیں گزاری ۔ اگرچہ وہ میڈیکل ڈاکٹر تھے ،پریکٹس بھی کرتے تھے مگر وہ ایم بی بی ایس نہیں تھے ان کے پاس ایل ایس ایم ایف کی ڈگری تھی ۔ جس کی حیثیت ختم ہوئے اب تو ایک عرصہ ہو چکا ہے ،دوسرے ےہ کہ وہ کل وقتی شاعر تھے سو ان کے کلینک پر مریض کم اور شاعر زیادہ آتے تھے اس لئے مالی پریشانیاں انہیں اکثر گھیرے رکھتی تھیں۔ مجھے کی وہ رات یاد آرہی ہے جب میں نے پہلی بار کلور کوٹ میں انہیںمشاعرہ پڑھتے ہوئے سنا تھا اُن کی کپکپاتی ہوئی ا آوازابھی تک میرے کانوں میں گونج رہی ہے وہ کہہ رہے تھے

’’آج کے اس سماج میں بیدل

یعنی ظلمت کے راج میں بیدل

میرے جیسے مڈل کلاس کے لوگ

دور کے لوگ آس پاس کے لوگ

چھوٹی چھوٹی ضرورتوں کےلئے

کبھی کاغذ کبھی خطوں کےلئے

اور کبھی سگِرٹوں کےلئے

کبھی دو گھونٹ چائے کی خاطر

کبھی بس کے کرائے کی خاطر

خون میں انگلیاں ڈبوتے ہیں

روز قسطوں میں قتل ہوتے ہیں‘‘

اوربیدل حیدری کی زندگی کی قسطیں مکمل ہو گئیں۔قطرہ قطرہ چشمہ ء حیات سے زہر پینے والے استادِ سخن نے اپنے خون کی آخری بوند اپنے قلم سے ٹپکا دی۔ اب کون لکھے گا

گرمی لگی تو خود سے الگ ہو کے سو گئے سردی لگی تو خود کو دوبارہ پہن لیا

بیدل لباسِ زیست بڑا دیدہ زیب تھا اور ہم نے اس لباس کو الٹا پہن لےا

اب ایسی آواز کہاں سے آئے گی

کیا بھروسہ ہے سمندر کا خدا خیر کرےسیپیاں چننے گئے ہیں مرے سارے بچے

بارش اتری تو میں سیلاب کی آغوش میں تھاپانی اترا تو درختوں سے اتارے بچے

بیدل حیدری کے لئے بہت سے مرثیے لکھے گئے ہونگے اس سے محبت کرنے والوں کا جہان آباد ہے۔ احمد ندیم قاسمی سے لے کر منصورآفاق تک ادب کی ایک دنیا اُن کی موت پر افسردہ ہے۔اس اداسی کا اظہار بہت سے دوستوں نے کیا ہے ۔گفتار خیالی نے ان کی یاد میں کہا

لہو میں گھلنے لگی ہے فراق کی زردی

گھنی گھٹا میں کڑکتے ہیں برق کے کوڑے

بتا رہے ہیں تغزل کا عرش ٹوٹ گیا

خادم رزمی ان کی یاد میں یوں نوحہ کناں ہوئے

مرثیہ کیسے لکھوں اب تیرا بیدل حیدری ہو چکا ہوں میں تو خود اک نوحہ بیدل حیدری

میں نے بھی ان کا قطعہ ء تاریخ وفات کہنے کی کوشش کی ہے ۔

اک دودھ کابرتن تھا بیدل حیدریاک خواب کا گلشن تھا بیدل حیدری

تُم کو نہیں ہے شعر کی تفہیم بھی ’’یہ تُم۔۔نژادِ فن تھا بیدل حیدری‘‘

بیدل حیدری کی شاعری کے متعلق صلاح الدین حیدر کا ایک پیراگراف درج کر رہا ہوں میرا خیال ہے کہ بیدل حیدی کی شاعری پر اس سے بہتر تبصرہ میں نہیں کر سکتا۔

’’موت کے وسوسے میں مبتلا اس جہان میں جب تاریخ کے قدموں کی چاپ سنائی دیتی ہے تو شاعری امید اور انقلاب کے خواب کی تفسیر بنا جاتی ہے بظاہرسماج کی پسماندگی سے شاعر کی ذات کا تعلق نظر نہیں آتا لیکن حقیقت یہ ہے کہ حسیات کی دنیا نہ صرف ارد گرد کی سماجی صورتحال بلکہ عالمی حالات کی جبرےّت کو بھی منعکس کر رہی ہوتی ہے۔ بعض شعراء اس صورت حال کو داءمی سمجھ کر غم ِ جاناں کا عنوان دے کر یا نفسی بحران قرار دے کر ذات کے آشوب یا بیگانگی کے آسیب سے نہیں نکلتے لیکن ایسے بھی ہیں جو تاریخ کے کراءسس کو علمی سطح پر احساسات کے جہان سے مربوط کر لیتے ہیں ۔ چنانچہ چاند سے پیارے بچے اگر چہروں پر بھوک لئے گلیوں میں غبارے بیچتے نظر آئیں تو بیدل حیدری جیسے شاعر کو اس کے محرکات جاننے کےلئے تاریخ کی کھڑکیاں کھول کر ویرانی کو ٹٹولنا اور اس کے پس منظر میں خون رنگ آندھیوں کو آنکھیں کھول کر دیکھنا پڑتا ہے ۔‘‘

فہرست پر واپس

بخش لائل پوری کا آخری قرضِ صلیب

میں نے بخش لاءل پوری کی آخری قرض ِ صلیب کو بہت غور سے پڑھا ہے مجھے اس میں بخش لاءل پوری دیارِ عیسویں کی اکیسویں سٹریٹ پر کھڑے نظر آرہے ہیں ۔اور انہیں اس مصروف ترین گلی میں آتے جاتے ہوئے زیادہ تر لوگ مرغ ِ سر بریدہ دکھائی دے رہے ہیں ۔تقریباً ہر شخص نے اپنے سرپر جو ٹوپی پہن رکھی ہے اس پر فاختہ کا نشان بنا ہوا ہے اور ٹائی کے پن کی صورت شاخ ِ زیتون جیسی ہے ۔لباس پر امن کے پرفیوم کا بہت زیادہ سپرے کیا ہوا ہے مگر ان کے جسموں سے آتی ہوئی باورد کی بو بخش لاءل پوری کے لباس سے اٹھتی ہوئی پوءنزن کی تیزخوشبو میں دب نہیں رہی ۔انکے سامنے ایک طرف گیارہ ستمبر کے میناروںسے لے کر مقامِ صفرکی پاتال تک جلوہ فگن ہے دوسری طرف گون ٹانا موبے سے لے کر ابوغریب جیل کااحاطہ تک دکھائی دے رہا ہے اور وہ لہک لہک پڑھ رہے ہیں

ہم اہل تکبر کے اونچے منارے

جلا کر زمیں پر گرانے لگے ہیں

اس اکیسویں سٹریٹ سے ان کی دوستی کچھ زیادہ قدیم نہیں تھی ۔میں بیسویں صدی کے شہر سے اس امید کے ساتھ نکلے تھے تھا کہ اگلادیار روشنیوںاور خوشبوءوں سے بھرا ہوا ہو گامگر اس وقت انہیں محسوس ہو رہا ہے کہ وہ انسانی تاریخ کے انتہائی بد قسمت موڑ پر کھڑے ہیں۔گھور اندھیرے آنکھوں میں چبھنے لگے ہیں۔تاریکیاں دل و دماغ تک اترنے لگی ہیں۔امن ،سلامتی اور عافیت کا نگر کونسا ہے۔یہ سوال صرف بخش لاءل پوری کانہیں ہے ہمارے پورے عہد کا ہے

بخش لاءل پوری اپنی شاعری میں چاہتے ہیں کہ آئیے ہم سب مل کرپکار بلندکریںکہ ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسا نیت کا قتل ہے ۔رنگ ، نسل ، وطن ، مذہب، اور زبان کا اختلاف کسی بھی انسان کے قتل کا جواز نہیں بن سکتا۔انسان کا خون مقدس ہے ۔انسانی لہو لندن کی انڈر گراونڈٹرینوں میں بہے یا فلسطین و کشمیر و کابل و بغداد کی گلیوں میںاس کے تقدس میں کوئی فرق نہیں آتا۔وہ چاہتے ہیںآئیے روشن لفظوں میں آسمان کی چھاتی پر کندہ کردیں کہ لہو کی کوئی داستان اب کہیں نہیںلکھی جائے گی۔ کسی ماں کا کلیجہ ٹکڑے ٹکڑے نہیں کیا جائے گا۔کسی بچے کے مقدر پر یتیمی کی مہر نہیں لگائی جائے گی۔ان کے نزدیک مغرب اور مشرق کا فرق و امتیاز کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ان کاخدا تو رب المشرقین بھی ہے اور رب المغربین بھی اوراسے کسی بھی بے گناہ انسان کا خون کرانا کسی طرح بھی گوارہ نہیں۔۔ دہشت گردی ختم کرنے کے نام پر امریکی طیاروں کے ناروا حملے ہوں یا خود کش دھماکے اس کے نزدیک دونوں معلون فعل ہیں

بخش لاءل پوری دیار عیسویں کی اکیسویں گلی میں کھڑے ہو کرامن کی پکار عام کررہے ہیں ۔سلامتی کے علم بلند کررہے ہیں۔وہ چاہتے ہیں کہ ان کے لفظ انسان کو روشنی دیں بینائیاں دیں بصیرتیں دیںکہ وہ اندھا ہو کر اپنے گھر کو آگ لگا رہا ہے۔

دہشت گردی کے بارے میں بخش لاءل پوری کا خیال ہے کہ یہ ہزاروں سالوں سے لوگوں کے زندہ بدن پر چل رہی ہے بادشاہوں کے لشکریوں کے پاءوں تلے کچلی ہوئی نوع انسانی کی کہانی۔ دہشت گردی ہی کی کہانی ہے۔۔ہیرو شیما اور ناگاساکی کی شمشان گاہ میں اڑتی ہوئی اٹیمی راکھ۔۔ہٹلرکے گیس چیمبروں میں یہودیوں کی اجتماعی موت۔فلسطین میں مرتے ہوئے معصوم بچے ۔۔بغداد کی گلیوںمیں بہتا ہوا خون ۔۔افغانستان میں چٹختے ہوئے مظلوم پہاڑ اورمقام ِصفر پر گرتی ہوئی گیا رہ ستمبر کے دوہندسوں کی سر بلندعمارتیں۔۔ سب ایک طرح کی دہشت گردی ہے ۔اور اس کے ساتھ بخش لاءل پوری اس عمل غیر اسلامی سمجھتے ہیں۔اور اسے کافروں کا طریقہ کار قرار دیتے ہیں کہتے ہیں

وہی دہشت وہی دہشت نوازی

وہی جوروتشد د کافرانہ

فہرست پر واپس

غم کی توانائی

گذشتہ دنوں ڈربی میںغم کی ایک ادبی تقریب میں شریک ہوا ،ایک دادا نے اپنی بیس سالہ پوتی حلیمہ احمد کی ناگہانی موت پر اس تقریب کا انعقاد کیا تھا۔وہ دادا عبدالرحیم دلشاد تھے ۔ عبدالرحیم دلشادپنچابی زبان کے معروف شاعر ہیں۔ برطانیہ میں شاعری کی اُس میراث کے وارث ہیں جس کا آغاز نوشہ گنج بخش سے ہوتا ہے ۔نوشاہی قبیلے کے ان شعرائے کرام کی ایک طویل فہرست ہے اور نوشہ گنج بخش کا یہ صوفیانہ شاعری کا سلسلہ اتنا عظمت مآب ہے کہ اس قبیلے کے شاعروں کی فہرست میںاپنے نام کو میں باعثِ اعزاز سمجھتا ہوں ۔ماضی قریب میں اس سلسلے کے اہم ترین شاعر برق نوشاہی تھے۔برطانیہ اس وقت پیر سید معروف حسین شاہ عارف نوشاہی ایک ایسے شاعر ہیںجنہیں اس قبیلے کا نماءندہ شاعر کہا جا سکتا ہے،حلیمہ احمدکی موت کے حوالے سے برق نوشاہی کاایک بند وہاں سید کوثر شاہ نے سنایامیرے خیال میںپنجابی زبان میں موت کے موضوع پر یہ بند یاد رکھنے والی چیز ہے

الوداع اکیلڑی اٹھ ٹری ایں سنگ ساتھ سارے اتھے رہ گئے نیں

زارو زار رون مارومار آہیں ،وخت جنہاں دے سراں تے پئے گئے نیں

روندے خویش پروار بے وس ہوکے مسم جنہاں دی آس دے دئیے گئے نیں

برق انہاں نوں کیویں قرار آوئے چڑھ کے چن جنہاں دے لہہ گئے نیں

اس تقریب کی صدارت پیرسید معروف حسین شاہ عارف نوشاہی نے کی،برطانیہ بھر سے بے شمار صاحبان علم و دانش اس محفل میں شریک ہوئے اور اپنے اپنے اندازمیں درد کے رنگوں اور غم کی خوشبووں کو لفظوں میں پرو کر پیش کیا میں نے بھی ایک مختصر سے نظم کہی تھی درج کررہا ہوں

بیس سالہ اک سراپا روشنی ، تہذیب کی قبر کی تایکیوں میں کھو گئی ، گم ہو گئی

دے کے لمبی رات اشک و آہ کی ماں باپ کوایک ابدی نیند جاکر سو گئی گم ہو گئی

چھین کرکتنی امیدیں آنے والی صبح کیاک درندہ آنکھ کو راتوں کی جھیلیں دے گیا

زندگی کے تیرہ رستوںپر فراوانی کے ساتھآنسوءوں کے گرم پانی کی سبیلیں دے گیا

دکھ قیامت خیز ہے اتنا کہ گم الفاظ ہیںدرد کا دجلہ بہاءوں کاغذوں پر کس طرح

حوصلہ دوں کس طرح ہارے ہوئے ماں باپ کوآنسوءوں کے گیت رکھوں آنسوءوں پر کس طرح

میرے مولا حوصلہ دے والدہ کو صبر کامیرے مولا باپ کو ہمت دے شامِ درد میں

کچھ کرم اکرام کر اپنا رحیمِ خستہ پہجی سکے کچھ اور دن دادا خرامِ درد میں

سید کوثر شاہ نے حلیمہ احمد کی موت کے حوالے بہت طویل نظم سنائی جس میں مرحومہ کے غم میںشریک ہونے والے ماحول اور احباب کے دکھ کی منظر کشی کی گئی تھی آخری بند دعائیہ تھا

الوداع حلیمہ خدا حافظ حامی تیرا غفورورحیم ہووے

قبر حشر حساب کتاب ویلے نگہبان رسول کریم ہووے

غوث پاک جناب دی نظر پاروں مسکن تراوچ باغِ نعیم ہووے

شاہ چراغ دے کرم ہوون جھلدی قبر وچ باد نسیم ہووے

عبدالرحیم دلشاد نے اپنی پوتی کے غم جو طویل نظم کہی تھی اسے پرنٹ کراکے اس تقریب میں تقسیم بھی کیا گیا اس میں سے ایک بند پیش کرتا ہوں

حج کر کے مکیوں ویکھ حاجی فضل رب تھیں مڑ پروار آئی

آکے ملدے خوشی دے نال سنگی جاری رسم جیوں وچ سنسار آئی

ماں تیری زرین بے خود ہوکے قبر لحد اتے بار بار آئی

نالے ابو بھرا فیضان آکھن دلشاد ناں دل قرار آئی

اس تقریب میں علامہ شاہد رضا نے بتایا کہ حلیمہ احمد کے موت پر اہل خاندان حلیمہ کے نام سے ایک ٹرسٹ قاءم کیا ہے جوزندگی کے ان تمام شعبوں میںبہتری کےلئے کام کرے جس کی خواہش حلیمہ احمد کوتھی۔حلیمہ ٹرسٹ کے متعلق تفصیل جاننے کےلئے اس کی ویب سائیٹ موجود ہے۔ ۔مجھے اس بات کی بے انتہا خوشی ہوئی ہے کہ اب ہمارے لوگوں میں یہ رجحان پیدا ہونے لگا ہے کہ دکھ کی قوت کو ضاءع کرنے کی بجائے اس سے ایسا کام لیا جائے جس سے زندگی خوبصورت تر ہو۔انسانیت کے راستے میں روشنی ہو پھول کھلیں ،وہ جن کے پیٹ خالی ہیں وہ جنہیں تن ڈھاپنے کےلئے کپڑے میسر نہیں ۔وہ جن کے لباسِ زندگی میں جگہ جگہ درد کے پیوند لگے ہوئے ہیں ۔جہاں آہیں اور کراہیں ، جہاں آنسو ہیں جہاں سے صرف بین سنائی دیتے ہیں ۔اس دنیا کےلئے ہم اگر کچھ نہیں کر سکتے تو چلواتنا بھی بہت ہے کہ اپنے کسی غم کی توانائی سے وہاںکسی کو ہونٹوں پل بھر کی ہی سہی مسکراہٹ تو بخش دیں ۔پچھلی صدی تک شاعر زندگی کے درد بڑی شدت کے ساتھ بیان کرتے رہے ہیں مگر سرمایہ دارانہ زندگی کی گرفت نے سچائی کی اس تحریک بھی اس انداز میں کچل دیا ہے کہ اس بات کا احساس ہی نہیں ہوتا کہ ہمارے لکھنے والوں کے موضوعات میں سے زندگی کے بنیادی دکھ کون چرا کر لے گیا ہے۔جنرل ایوب کے دور جب پاکستان میں آٹا بیس روپے من ہوا تھا تو حبیب جالب نے گلی گلی جا کر کہا تھا

بیس روپیے من آٹا

اور اس پر بھی ہے سناٹا

صدر ایوب زندہ باد

اس وقت پاکستان میں ایک سیر آٹے کی قیمت بیس روپے سے زیادہ ہے۔ لوگ مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہو کر خود کشیاں کر رہے ہیں ۔وہاں زندگی غربت کی چکی میں پس پس کر اس مقام تک پہنچ گئی ہے جہاں جینے اور مرنے میں کوئی فرق باقی نہیں رہ جاتا مگر لکھنے والے زلف و لب و رخسار کے گیت لکھ رہا ہیںحتی کہ احمدفراز بھی چپ ہے ۔آئیے اپنے اپنے دکھوں کی توانائی بہتر انداز میں اپنے وطن کےلئے استعمال کریں۔آخر میں ایک دعائیہ گیت کے ساتھ اجازت چاہوں گا

روشنی سے بھر دے سب کو

ایک جیسا کر دے سب کو

سب مکانوں میں دئیے ہوں

پھول ساروں کےلئے ہوں

لوگ جیون میں جئے ہوں

زندگی بہتر دے سب کو

اب نہ غربت ہو کہیں بس

دے مساواتِ حسیں بس

روٹی کپڑا ہی نہیں بس

اچھے اچھے گھر دے سب کو

فکرِ مال وزر بدل دے

آگہی کے در بدل دے

یہ نظامِ شربدل دے

خیر کا منظر دے سب کو

شہر ہوں تہذیب گاہیں

خوبصورت شاہراہیں

ہرطرف کھولے ہوں باہیں

علم کا زیور دے سب کو

ایک ازلوںکی کہاوت

بھوک اور رج میں عداوت

ظلم طبقاتی تفاوت

ہمتِ بوزر دے سب کو

فہرست پر واپس

نسخۂ وفا میں شامل نہ ہونے والے اشعار

میں پہلے اپنے کالم کچھ اشعار درج کئے تھے جو فیض نسخہ ہائے وفا میں موجود ہیں اور دوسروں کے ہیں اس سلسلے میں کچھ اور عرض ہے ویسے یہ ہے بڑی حیرت انگیز بات کہ فیض بڑے مزے سے اور بڑے وقار و دبدبے سے دوسرے شعراء کے مصرعے بلکہ بعض اوقات دو دو شعر اپنی نظم میں ڈال لیتے ہیں اور واوین تک نہیں لگاتے جن سے پتہ چلے کہ یہ کسی دوسرے شاعر کا مصرع یا شعر ہے جسے شاعر نے اپنے عجزو کوتاہی ء بیان کے باعث جوں کا توں برت لیا ہے کہ وہ اپنا مافی الضمیراس خوبصورت انداز میں بیان نہیں کر سکتا تھا ۔ جیسے دوسرے شاعر نے کر دیا ہے ’’ واوین ‘‘ نہ لگانا یہ دعوٰی کرنا ہے کہ یہ شعرا سکے اپنے ہیں یہ سرقہ نہیں ڈاکہ ہے میںکوئی قزاقی کا طوق فیض کے گلے میں ڈالنے کی کوشش نہیں کر رہا صرف اتنا کہہ رہا ہوں کہ اگر ایسا کام فیض کے علاوہ کوئی کرتا تو اس کے خلاف تھانے میں باقاعدہ مقدمہ درج کرایا جاسکتاتھاپہلے میں نے مصحفی اور غالب کے اشعار کے حوالے دئیے تھے اس مرتبہ سودا کے اشعارپیش خدمت ہیں فیض نے اپنی نظم ’’ہم تو مجبورِ وفا ہیں‘‘میں مرزامحمد رفیع سوداکے دو اشعارشامل کئے ہیں بغیر واوین کے۔اورمیرے ایک دنیا یہی سمجھتی چلی آرہی تھی کہ یہ اشعار فیض ہیں ۔

بلا کشانِ محبت پہ جو ہوا سو ہوا

جو مجھ پہ گزری مت اسکو کہو ہوا سو ہوا

مبادا ہو کوئی ظالم ترا گر یباں گیر

لہو کے داغ تو دامن سے دھو ہوا سو ہوا

فیض نے ایک غزل بھی سودا کی زمیں کہی اس پر اتنا کرم کیا کہ اس کے اوپر لکھ دیا ’’نذر سودا‘‘ لیکن اس میں ایک مصرعہ جو سودا لیا اس پر واوین ڈالنا بھول گئے ،سودا کا مصرعہ ہے

ذکرِمرغان گرفتار کروں یا نہ کروں

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دستِ صبا کے پہلے ایڈیشن میں اس مصرعے پر واوین موجود تھیں جو بعد میں ہٹا دی گئیں،

فیض نے فارسی میں پانچ اشعار لکھے ہیں وہ اشعار یکھئے

اے تو کہ ہست ہر دل محزوں سرائے تو آوردہ ام سرائے وگر از برائے تو

خواجہ بہ تخت بندہ ءِ تشو یش ِ ملک و ما لبر خاک رشک ِ خسرو دوراں گدائے تو

آنجا قصیدی خوانی وِلذاتِ سیم وزر اینجا فقط حدیث نشاط لقائے تو

آتش فشا ں زقہر و ملامت زبانِ شیخ روزے بسو ئے عد ل و عنایت صد ائے تو

آپ کہ ہر غمگین دل آپ کا گھر ہے میں آپ کے لئے ایسا ہی ایک اور گھر یعنی اپنا دل لا یاہوں ۔ تخت پر ممکن بادشاہ ملک و دولت کی تشویش کا غلام ہے لیکن آپ کے دروازہ کے گدا پر وقت کے بادشاہ رشک کر تے ہیں ۔ وہا ں سیم وزر کی لذتوں کے قصید ے پڑھے جاتے ہیں لیکن اس جگہ صرف آپ کے دیدار سے حاصل ہونے والی نشاط کی بات ہوتی ہے ۔ واعظ و ملا کی زبان غصہ اور ملامت کا آتش فشاں ہے لیکن آپ کے مبارک چادر غریبوں کے دکھ پر بہا ئے ہوئے آپ کے آنسوءوں سے تر ہے اب پھر کسی روز آپ کی صدا کو جہاں کے ظالموں کو عد و عنایت کی تلقین کر نے کے لئے بلند ہونا چاہئے ۔

فہرست پر واپس

مرزا اسد اللہ خان غالب (دوسرا حصہ)

دوسراحصہ

غالب بہت شدّت پسند شخص تھا۔اس کی شاعری جس جذبہء رشک میں جس شدّت پسندی کی عکاسی کرتی ہے وہ محبت کے باب میں جِس مقام پر ہے وہاں انسان سے تو کجا غالب خدا سے بھی بدظن نظر آتا ہے۔

قیامت ہے کہ ہووے مدعی کا ہمسفرغالبوہ کافر جو خدا کوبھی نہ سونپا جائے ہے مجھ سے

انا کا زخم خوردہ بھی ایسا تھا کہ اپنی شاعری میں نرگسیت کی اُس حد کو چھونے لگتاہے کہ محبوب کے دروازے کی جنبش بھی پسند آئے تو پلٹ جاتا ہے۔

ہم پکاریں اور کھلے یوں کون جائے یار کا دروازہ پائیں گر کھلا

صرف محبوب کے دروازے پر موقوف احساس برتری کا یہ زخم تو محبوبِ حقیقی سے مراسم کے درمیان بھی لہو دیتا ہوا دکھائی دیتا ہے کہ

بندگی میں بھی وہ آزاد و خوبیں ہیں کہ ہم الٹے پھر آئے درِ کعبہ اگر وا نہ ہوا

اس کی انانیت کا جلوہ اس وقت دیکھئے جبب قمار بازی کے جرم کی پاداش میں درِ زنداں اس کےلئے کھول دیا جاتا ہے

پاسباناں بہم آئید کہ من می آیم در زنداں بکشائید کہ من می آیم

ہاں عزیزاںکہ دریںکلبہ اقامت داریدبخت خود را بستائید کہ من می آءم

نرگسیت کی یہی انتہاغالب کو اُس مقام تک لے جاتی ہے جس نے منصور کو سولی پر چڑھا دیا تھا۔بے شک غالب کے لئے یہ صدمہ جان لیوا بن جاتا ہے کہ اس جیسے عظیم شاعر اور اپنے وقت کے فارسی کے سب سے بڑے عالم کو جواکھیلنے کے جرم میں قید کر دیاگیا ہے مگرجس انداز میں اِس بات کو غالب نے کہا ہے وہ مجسم لطیف شعریت کے باوجود مزاج پر بار گزرتا ہے

انچہ فرداست ہم امروز در آمدگوئیآفتاب از جہت قبلہ برآمد گوئی

یعنی یہ بات لوگوںنے سنی ہوگی کہ جب سورج مغرب سے نکلے گا اُس وقت توبہ کا دروازہ بند ہو جائے گا۔یہ بات جو کل ہونے والی تھی آج تکمیل کو پہنچ گئی ہے کیونکہ زنداں میں آنا ایسا ہے جیسے سورج کا مغرب سے طلوع ہو جانا۔لیکن یہ بات بھی طے شدہ ہے کہ اس زخم خوردہ انانیت سے غالب نے اےسے بھی اشعار نکالے ہیں جو اپنی مثال آپ ہیں

بازیچہ ء اطفال ہے دنیا مرے آگے ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے

پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہےکوئی بتلاءو کہ ہم بتلائیں کیا

اگرچہ غالب اس وقت اردو زبان کا سب سے بڑا شاعر ہے مگراپنی شاعرانہ عظمت کے بارے میںاُس کی اپنی رائے بھی تعّلی کی حد سے بھی تجاوز کرگئی ہے

پاتا ہوں اس سے داد کچھ اپنے کلام کی روح القدس اگرچہ مرا ہم زباں نہیں

غالب سعدی شیرازی اور امیر خسرو کا بہت زےادہ مداح تھا لیکن اپنے آپ کووہ ان سے برتر سمجھتا تھا

باخدا فےض زمےدافروزم از اسلاف کہ بو دہ ام قدرے دےرتردراں درگاہ

ظہورِمن بہ جہاں در ہزار وبست و دوےست ظہو رِ خسررو و سعدی بہ شش صد وپنجاہ

ےعنی مجھے امےر خسرواور سعدی شےرازی کے مقابلے میں سرچشمہ ء فےض سے فےض حاصل کرنے کا زےادہ موقع مِلا ہے کےونکہ اُنہوں نے چھ سو پچاس ہجری میں جنم لےا تھا اور میںبارہ سو بےس ہجری میں پےدا ہوا ہوں ۔ غالب کی شخصیت کو اس کے فن کی تہہ داریوں سے نکالنے کی کوشش بہت مشکل کام ہے اور یہ بھی طے شدہ بات ہے اس کی تمام تر بلند پروازیاں اس کی شخصیت کی تہہ درتہہ پیچیدگیوں سے ابھرتی ہیں۔وہ اپنے آپ کوایک پنجرے میں قےد محسوس کرتا ہے اور اس سے نکلنا چاہتا ہے مگر جب پنجرہ نہیں ٹوٹتا تو وہ پنجرے کو بھی ساتھ لے اُڑتا ہے۔ ہماری کئی گذشتہ نسلیں غالب فہمی کے ادعا میں اس کی تشبےہات و استعارات کی گُنجلداریوں کو سلجھانے کی قابل قدر حدتک ذہنی ورزش کرتی رہی ہیں مگراِن پیچےدگیوں کو پرت در پرت ہٹا کرنفسی صداقت تک پہنچ جانے کی کوششیںابھی تک جاری ہیں،غالب شناسی کا سفر تکمےل تک نہیں پہنچا۔ مےرے ذاتی خےال میں غالب شناسی بھی بقدرے عقل انفرادی فہمےدگی کی دہلےزپر رکھی جاسکتی ہے۔ اس سلسلے میںنفسیاتی تنقید کی ناکامی کی کچھ ظاہری باتیں تو میں نے پہلے بھی بیان ہیں،گہرائی میں اتر کر اس مسءلہ کو سمجھنے کی کوشش کی جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ غزل گو شاعر کے اندرونی مناظرکو نفسیات کے محدّب عدسے سے دیکھنا بہت ہی مشکل کام ہے ۔وجہ یہ ہے کہ ایک عہد میں غزل کی روایات اور مسلمات طے پا چکی ہوتی ہیں بلکہ اسلوب ِ اظہار بھی متعین ہو جاتا ہے اور پھر شعراء کا انبوہ ِ کثیرالفاظ بدل بدل کر ایک جیسی باتیں کہناشروع کر دیتا ہے ۔ایک ہی خیال کو تصویری لباس دیا جاتا ہے اورمختلف رنگ کی کوچیاں استعمال کردی جاتی ہیں۔اب اُن میں نفسیاتی صداقتیں تلاش کرنا چشمہ ء آبِ حیات تلاش کرنے سے کم نہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ غالب اور میر جیسے عظیم شاعر بھی روایتی مضامین کی زنجیر پاءوں میں لئے پھرتے ہیں اور غزل کو بھرتی کے اشعارسے محفوظ نہیں رکھ سکے۔ پھر اردو شاعری کے دیوان ایک اور بڑی مصیبت پیدا کر گئے کہ غزلیات کو ردیف وار ترتیب دیا گیااس طرح معلوم نہیں ہو سکتا کہ کونسی غزل شاعر نے کس زمانے میں لکھی ہے یوں اس کے ذہن کا ارتقائی سفر آنکھوں سے اوجھل رہتا ہے ۔

میں پھر ڈاکٹر سلیم اختر کی بات کر تا ہوں کیونکہ میرے نزدیک غالب کی نفسی صداقت کو اُن سے بہتر سمجھنے کی کوشش کسی اور نے نہیں کی۔ وہ لکھتے ہیں’ غالب باقاعدہ فلسفی نہ تھامگر اس کے فلسفے پر کتابیں لکھی گئیں ۔ وہ باعمل صوفی نہ تھا مگر اس کے متصوفانہ اشعارکی تشریح میں مقالات قلمبند ہوئے وہ مارکس کے فلسفے سے ناواقف تھامگر جدلیات کے محدب شیشے میں رکھ کر اس کے افکارکا تجزیاتی مطالعہ کیا گیا ۔ اس کے اشعار کے حوالہ سے اس کے عہد کے پُر تضاد تہذیبی رویوں کو سمجھنے کی کوشش کی گئی ، غالب کو اس انحطاط پذیر نظام کا استعارہ قرار دیا گیا۔ ہر چند کہ غالب نہ تو خود تاریخ سازتھا اور نہ ہی اس کا کلام تاریخ گر تھامگر اس کے باوجود کلامِ غالب کو اس عہد کی تاریخ کہا گیااور اس مرحوم تاریخ کا مرثیہ بھی اس میں تلاش کیا گیا ‘

یعنی غالب کا کلام ایک طلسماتی شے ہے، جدید تر فکری و نظری زاویے اورنئے علوم کی تصوراتی بو قلمونی کی وسعت نے اسے دنیائے فکر وخیال میں اس طرح پھیلا دیا ہے کہ سمیٹنے میں جتنا وقت درکار ہوگا وہ شاےدآءندہ صدےوںکو بھی مےسر ہی نہ آسکے۔یہی غالب کی سب سے بڑی عظمت ہے ،یہی اس کی شخصیت ہے اور یہی اس کا فن ہے۔ وہ تخلیقِ فن کی کاءنات کاایک اِتنابڑا جادو گر تھا کہ ےوں محسوس ہوتا ہے جےسے اُُس کا کبھی نہ ٹوٹ سکے گا۔۔

فہرست پر واپس

پہلا ترقی پسند شاعر۔غالب

میں نے گذشتہ دنوں اسدضیاء کے میگزین’’تادیب‘‘ کا اداریہ پڑھا جس کاآغاز انہوں نے کچھ یوں کےاہے

’’اردو شاعری میںردِّ عمل کا پہلا شاعر غالب تھااور اس کے بعد دوسری آوازفیض احمد فیض کی ہے ۔غالب کو ردِّ عمل کا پہلا شاعر اس لئے قراردیاہے کہ غالب کے علاوہ اس عہد کے کسی شاعر کے پاس ویسا سیاسی شعور نہیں دکھائی دیتا جو غالب کی شاعری میں اشاروں اورکنا یوں میں اوراس کے خطوط برہنہ انداز میں موجود ہے۔۔۔ فیض غالب سے بہت متاثر تھے جس کے ثبوت کےلئے یہی کافی ہے کہ فیض کی کتابوں کے نام ’’نقشِ فریادی ، دستِ تہہ سنگ اور نسخہ ہائے وفا ‘‘ غالب ہی کے مصرعوں سے لئے گئے ۔ذرا اور گہرائی میں جا کر سوچا جائے تو یہ بھی محسوس ہوتا ہے کہ شاید یہ رشتہ اس سے بھی کہیں گوڑھا ہے۔ فیض کی شاعری کا بنیادی خیال یہ ہے کہ’’ اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا‘‘اور یہ خیال غالب سے یوںچلا ہے کہ ’’ تیرے سوا بھی ہم پہ بہت سے ستم ہوئے ‘‘

اسد ضیاء نے اس کے آگے اور لکھا تھا مگر میرا جی چاہا کہ اس حوالے سے غالب پر کچھ لکھاجائے ۔کیونکہ غالب ہی ایک ایسا شاعر ہے جسے پہلا ترقی پسند شاعر کہا جا سکتا ہے ۔غربت کے خلاف شاعری میں شاید پہلی تخلیقی آواز غالب نے بلند کی تھی کہ

در عالم بے زری کہ تلخ است حیاتطاعت نہ تواں کردبہ امید نجات

اے کاش زحق اشارت صوم وصلوۃٰبودے بہ وجود مالِ چوں حج و زکوۃٰ

(غربت کے عالم میں نجات کی امیدپر طاعت و عبادت کا سوال بڑا عجیب وغریب ہے ۔ہونا تو یوں چاہئے تھا کہ جیسے حج اور زکوات کےلئے طے شدہ مال کی موجودگی ضروری ہے اسی طرح نماز اور روزہ کےلئے بھی ایسی ہی کوئی شرط ہونی چاہئے تھی ۔یہ کیا کہ کھانے کےلئے پاس کچھ بھی نہیں مگر نماز ضرور پڑھو روزہ ضرور رکھو)

شاید غالب کے اسی مزاج کی وجہ فیض ذہنی طور پر اُن کے بہت قریب ہو گئے تھے ۔ثبوت کےلئے غالب اور فیض کا ایک ایک شعرہی کافی ہے

درد ِ دل لکھوں کب تک جاءوں اس کو دکھلاءوں انگلیاں فگار اپنی ، خامہ خونچکاں اپنا

متاعِ لوح و قلم چھن گئی تو کیا غم ہے کہ خونِ دل میں ڈبو لی ہیں انگلیاں میں نے

پھر اسی قطعے کے دوسرے مصرعے ’’ہر اک حلقہ ء زنجیر میں زباں میں نے ‘‘کو پڑھ غالب یہ شعرخود بخود دماغ میںدر آتا ہے

بس کہ غالب ہوں اسیری میں بھی آتش زیر پاموئے آتش دیدہ ہے حلقہ مری زنجیر کا

اردو شاعری میں شاید غالب ہی پہلی بار زنداں کے معاملات لایا تھاسو اسیری کے دنوں میں فیض کو غالب کی یاد ہی آنی تھی

احباب چارہ سازی ء وحشت نہ کر سکے زنداں میں بھی خیال بیاباں نورد تھا

کنج میں بیٹھا رہوں یوں پر کھلا کاش کے ہوتاقفس کا در کھلا

فیض کے مقتل کی نقشہ کشی غالب نے کچھ یوں کی ہے

عجب نشاط سے جلاد کے ، چلے ہیں ہم آگےکہ اپنے سائے سے سر ، پانو سے قدم آگے

فیض کی زیادہ تر لفظیات غالب والی ہیں اور فیض نے ان لفظوں کو اکثر اسی مفہوم استعمال کیا ہے جس میں غالب کر چکا تھا ۔مثال کے طورپرفیض نے جب کہا کہ ’’اور نکلیں گے عشاق کے قافلے ‘‘ تو ’’عشاق‘‘ کا لفظ ہمارے عہدکے حالات کے مطابق ایک نئی معنویت لے کر سامنے آیا مگر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ غالب نے اس لفظ کو فیض کی معنویت سے انتہائی قریب برتا ہے کہ’’عشاق فریب حق و باطل سے جدا ہیں ‘‘

فیض جب دار و رسن کی آزماءش کو مشقِ سخن میں بدل رہا تھا تو یہ کیسے ممکن ہے کہ اسے غالب کا یہ شعر نہ یاد آیا ہو

قد و گیسو میں قیس و کوہکن کی آزماءش ہےجہاں ہم ہیں وہاں دار و رسن کی آزماءش ہے

پھر ترقی پسندوں نے جس ادب کا آغاز تھا ۔وہ میرے نزدیک آدمی اورکاءنات خارجی میں ارتباط سے لے کرسماجی داخلی معروضیت تک یعنی زندگی کے ہر معاملے میں ’’کیوں ہے؟ کیاہے ؟ کس طرح ہے اور کس لئے‘‘کے سلگتے سوالوں کی بنیاد پر ہے۔اور غالب پہلا شاعر ہے جو سوال اٹھاتاہے ۔۔اس کے پاس انگاروں کی طرح دہکتے ہوئے سوال ہیں مگر اس نے انہیںگلابوں کی پتیوں میں لپیٹ کر پیش کیا ہے

جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجودپھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے

سبزہ و گل کہاں سے آئے ہیںابر کیا چیز ہے ، ہوا کیا ہے

دیر و حرم کو واماندگی ء شوق کی پناہیں سمجھنے والے غالب کی آزاد خیالی اس مقام ِدیوانگی پر ہے جہاں بڑے بڑوں کے پر جلتے ہیں ۔دوچار شعر دیکھئے

منظر اک بلندی پر اور ہم بنا سکتے عرش سے ادھر ہوتا کاش کہ مکاں اپنا

رات پی زمزم پہ مے اور صبح دمدھوئے دھبے جامہ ء احرام سے

ہوں منحرف نہ کیوں رہ و رسم ِ ثواب سےٹیڑھا لگا ہے قط،قلم سر نوشت کو

ہے پرے سرحدِ ادراک سے اپنا سجودقبلہ کو اہل نظر قبلہ نما کہتے ہیں

نہ حشر و نشر کا قاءل نہ کیش ملت کا خدا کے واسطے ایسے کی پھر قسم کیا ہے

سنگ و خشت از مسجد ویرانہ می آرم بہ شہرخانہ ء در کوئے ترسایاں عمارت می کنم

غالب کی شاعری میں تشکیک کا عنصر بھی بڑا واضح ہے۔وہ یقین اور بے یقینی کے درمیان کہیں آویختہ ہے ۔لیکن اس کی تشکیک ایک شاعرانہ تعلی سے آگے نہیں بڑھتی۔ اسے نظریاتی اعتبار سے نظریہ ء تشکیک کا علمبردار نہیں کہا جا سکتاکیونکہ وہ بے یقینی کومکمل سچائی بھی نہیں سمجھتا مگر اپنی بے یقینی کا اظہار بار بار کرتا ہے

دیر و حرم آئینہ ء تکرار ِ تمنا واماندگی ء شوق تراشے ہے پناہیں

ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے

دیر نہیں ، حرم نہیں ، در نہیں آستاں نہیں بیٹھے ہیں رہ گزر پہ ہم ، کوئی ہمیں اٹھائے کیوں

لیکن غالب کے ان تشکیکی اور تمنائی رویوں کے پس منظر میں انسان دوستی کا مزاج بھی موجودہے ۔وہ انسانی شخصیت کو نظریات سے کہیں زیادہ اہمیت دیتا ہے۔اورانسانی تعلق کی پختگی کوایمان سمجھتا ہے

وفا داری بشرط استواری اصل ایمان ہے مرے بتخانہ میں تو کعبہ میں گاڑو برہمن کو

لیکن ان سب باتوں کے باوجود اس کے پاس ایسی شاعری بھی موجود ہے جو اس کی بخشش کا سامان بن سکتی ہے۔اس کے دو نعتیہ اشعار پر کالم ختم کرتا ہوں

غالب ثنائے خواجہ بہ یزداں گذاشتیمکاں ذات پاک ِ مرتبہ دان محمدؐاست

بہت سہی غم َ گیتی شراب کم کیا ہے غلام ساقی ء کوثر ہوں مجھ کو غم کیا ہے

فہرست پر واپس

عہدنامہ

’’یہ کیسی نعتیں ہیں ‘‘

’’میں نہیں جانتا ۔ ۔شایدمجھے معلوم نہیں کہ نعت کیا ہوتی ہے۔میں نے توبغداد اور کابل کی آنکھوں سے گرتے ہوئے آنسوءوںکو اپنی مٹھی کی جھیل میں بند کیا ہے اور بارگاہِ رسالت میں لے گیا ہوں ۔اور کہاں لے جاتا کوئی درتھا ہی نہیں ۔‘‘

’’نعت لکھنے کے کچھ مروجہ قواعد و ضوابط ہیں ‘‘

’’مجھے کسی خوبصورتی سے کوئی انکار نہیں ۔ میں ولیل کی زلفوں پر دونوں جہاں نثار کر سکتا ہوں مگربارود کی بارش میں جسموں کے اڑتے ہوئے لوتھڑے میرے خوابوں کی دیواروں سے چپک کر رہ گئے ہیں ۔میں مرتے ہوئے لوگوں کی چیخو ں کے درمیان نغمے نہیں گا سکتا چاہے وہ نعت کے ہی کیوں نہ ہوں ‘‘

’’نعت کے نغمے ۔۔ اس کی کچھ وضاحت کریں گے ؟‘‘

’’صدیوں سے نعت ایک لوہی نغمہ کی صورت میں لہجہ در لہجہ گونج رہی ہے ۔نعت سے روحوں کو سرشار کرتی ہوئی نغمگی اور سرخوشی طلوع ہورہی ہے ۔ میں نے نعت نہیں لکھی مدینے کی منہ کر کے چیختا ، روتا ہوا ماہیا گنگنایاہے ‘‘

’’کیا اس سے پہلے نعت میں دکھ درد بیان نہیں کئے گئے ‘‘

’’کئے گئے ہیںمگر صرف اپنے ۔۔ دنیا کے نہیں ۔۔دنیا جو دارالحرب بن چکی ہے۔اور میرے پاس ہجرت کےلئے مدنیہ بھی موجود نہیں۔‘‘

’’چلو کوئی ایسی نعت سناءو جو مروجہ نعت گوئی کے قریب تر ہو‘‘

’’اردو میں درود شریف کے چندکلمات کہے ہیں ۔ پیش کرتا ہوں

درود اس پر کہ جس نے سر بلندی خاک کو بخشیتجلیٰ آدمی کی قریہ ء افلاک کو بخشی

درود اس پر کہ جو جمہوریت کا دین لایا تھاجو لوگوں کی بھلائی کےلئے لوگوں میں آیا تھا

درود اس پر کہ جو جاگیرداری کا مخالف تھاجہاں میں مال و زر کی شہر یاری کا مخالف تھا

درود اس پر کہ جس نے سود فرمایا بٹائی کوکہا جاءز فقظ اپنی ہی محنت کی کمائی کو

دروداس پر کہا جس نے کہ انساں سب برابر ہیںزمیں پہ سب لکیریں کھینچنے والے ستم گر ہیں‘‘

’’یہ جو تم نے کہا ہے کہ اردو میں درود شریف کے چند کلمات‘‘۔ اس کا مطللب تو یہ ہوا کہ جیسے عربی زبان میں درود ہوتے ہیں اسی طرح یہ اردو زبان میں درود ہے ‘‘

’’نہیں۔۔زمین کو آسمان سے کوئی نسبت نہیں ہو سکتی۔میں نے درود لکھا ہے ۔ چارہ ساز بیکساں پیغمبر ِ انسانیت پر دورد بھیجا ہے سو میرے نزدیک اسے پڑھنا بھی کارِ ثواب ہے ویسے درود کے معنی رحمت و برکت کے ہیں۔پرندوں کی تسبیح کو بھی درود کہتے ہیں۔ ‘‘

’’یہ اس درود شریف میں تم نے جو باتیں سرمایہ داری اور جاگیر داری کے بارے میں کی ہیں ۔ میرے خیال میںاس سلسلے میں تمام مسلمان متفق نہیں ہیں‘‘

’’نہیں کوئی بھی مسلمان اسلام میں جاگیر داری اور سرمایہ داری کو جاءز نہیں سمجھتا صرف کچھ فقہا نے اپنے زمانے کے حالات واقعات کے تحت کچھ اجتہادی فیصلے کئے تھے۔۔ میں توکبھی کبھی امتِ مسلمہ کے ہرفرد کو فقیہ کے منصب پر فاءز دیکھتا ہوں۔زندگی میں کئی مقام ایسے آجاتے ہیں جہاں اسلام خاموش ہوتا ہے اور مسلمان کو اپنی سمجھ بوجھ کے مطابق فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔‘‘

’’ایسی نعتیں سن کر کئی علمائے کرام کی پیشانیاں پر شکنیں نمودار ہوتی ہونگی ‘‘

’’نہیں ایسا تو کبھی نہیں ہوا۔ میں جب میانوالی ہوتاتھا میرے ایک نعت خوان دوست جمعہ کی نماز کے بعداعلیٰ حضرت احمد رضا خان بریلوی کا لکھا ہوا سلام پڑھا کرتا تھا ’’شمع ِ بزم ہدایت پہ لاکھوں سلام ‘‘ ایک بار اس نے مجھے کہاکہ اس زمین میں کچھ نئے اشعار بھی مجھ لکھ دے تو میں نے قافیہ بدل کر اسے پوری نعت لکھ دی تھی جس میں اسی طرح کی باتیں کی گئی تھیں اس نعت مطلع شاید یہ تھا

صبحِ انساںکے منظرپہ لاکھوں سلامزندگی کے پیمبرپہ لاکھوں سلام

تو نعت کی محفلوں وہ سلام اس سے فرماءش کر کے لوگ سنتے تھے‘‘

فہرست پر واپس

سرد انگارہ

یہ ء کی بات ہے ۔میری کار لندن سے بریڈفورڈ جانے والے موٹروے ایم ون پر دوڑتی جا رہی تھی ،اور میں ایک نئی زندگی کے آغاز میں کہیں کھویا تھا سوچ رہا تھا کہ بنک میں بزنس اکاءونٹ کھلوانا ہے ، الےکٹرو رول لسٹ میں اپنے نام کا اندراج کرانا ہے ۔ابھی ایک سو پونڈ روڈ ٹیکس کا ادا کیاتھا اور ےہ سو پونڈ دیتے ہوئے مجھے پاکستان بہت یاد آیا تھا۔وہ واقعی ایک آزاد ملک ہے یہاں تو گاڑی سڑک پر لانے سے پہلے سڑک کا کرایہ ادا کرنا ضروری ہے ۔ اگلے مہینے کار کی ایم او ٹی بھی کرانی ہے،یعنی کیا وہ روڈ پر چلنے کے قابل ہے یا نہیں۔ اور میرے دوستوں کو اس بات کا خدشہ بھی تھا کہ اس کار کی ایم او ٹی نہیں ہو سکے گی اس کی حالت زیادہ اچھی نہیں ہے مگر مجھے اس کار میں کوئی خرابی نہیں دکھائی دیتی تھی وہ کار اگر پاکستان میں ہوتی تو اس کی قیمت کم از کم ڈیڑھ دو لاکھ روپے ضرور ہوتی۔ ۔۔انہی سوچوں میں گم ۔۔میں نے سپیڈو میٹر کی سوئی طرف دیکھا ہی نہیں جو کافی دیر سے نوے میل فی گھنٹہ کی رفتار پر پہنچی ہوئی تھی ۔ یہ ان دنوںکی بات ہے جب میں نیا نیا پاکستان سے مستقلاً برطانیہ آیا تھا۔ ایک پرانی فورڈکار آکشن سے دو سو پونڈ کی خرید لی تھی انٹرنیشنل ڈرائیونگ لاءنس میں اپنے ساتھ پاکستان سے لا یاتھا،ہاں البتہ کار کی انشورنس ہزار پونڈ میں ہوئی تھی۔ انشورنس کے بغیر برطانیہ میں کوئی گاڑی نہیں چلائی جا سکتی سو چھ ماہ کے لئے ایک ہزار پونڈ دے کر انشورنس بھی کرالی تھی ۔ میں نے کوشش کی تھی کہ انشورنس کے بغیرسلسلہ چل جائے گا مگر دوستوں نے سمجھایا کہ یہ پاکستان نہیں ہے پکڑے جاءو گے سو مجبوراً انشورنس بھی کرالی تھی۔

اچانک ایک تیزرفتار پولیس کار میرے آگے آگئی اور مجھے گاڑی روکنے کا اِشارہ دینے لگی ۔مجبوراً میں نے کار ایک طرف ہارڈ شولڈر پر کھڑی کر لی اور فوراً گاڑی سے باہر نکل آیا۔ پولیس کار میں ایک ہی پولیس مین تھا وہ بھی کار کھڑی کر کے ڈرائیوِنگ سیٹ سے اٹھ کر میری طرف بڑھا تقریبا ًہم دونوں ایک ہی وقت میں اپنی اپنی گاڑیوں سے باہر آئے اورایک دوسرے کے سامنے آگئے۔ اس نے مجھے سر کہہ کر بہت احترام سے مخاطب کیا میں نے تو خیر اسے سر کہنا ہی تھا یہ تو ہم پاکستانیوں کی گھٹی میں پڑا ہوا ہے۔ ےہ تو مجھے اب معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ میں کسی کوکسی کا سر کہنا بہت بڑی بات ہے۔خےر اس نے مجھے بتایا کہ میں حدِ رفتار سے کتنا زیادہ آگے جا رہا تھا جس پر میں نے اس سے سوری کیا۔اس نے مجھے ایک کاغذتھما دیا اور کہا کہ اپنے کے قریبی پولیس اسٹیشن پر جا کر اپنے کاغذات چیک کرا دیجئے گا۔پولیس اسٹیشن جانے سے بچنے کےلئے میں نے اسے پھر کہانی ڈالنی شروع کردی۔ وہی گھر سے دس میل دور پردیسی ہو جانے والی کہانی کہ میں ابھی کچھ دن ہوئے ہیں پاکستان سے آیا ہوں۔ یہاں کے قوانین کے متعلق کچھ زیادہ نہیں جانتا پلیزتم ہی میرے کاغذات دیکھ لو تاکہ مجھے پولیس اسٹیشن نہ جانا پڑے۔ اس کے ساتھ ہی میں چیب سے سگریٹ کا پیکٹ نکالا ایک سگریٹ خود لگا لیا اور دوسرا اسے پیش کیا۔ اس نے معذرت کی ۔مگر میں پاکستانی تھا اسے سگریٹ لینے پر مجبور کر دیا اس نے سگریٹ تو لے لیا مگر اسے جلایا نہیں اور کہا ’’لائیے کاغذات چیک کرا دیجئے ‘میں نے اسے کاغذات دکھائے اس نے باقی کاغذ توسارے واپس کر دئیے مگر میرا ڈرائیونگ لاءنس اپنے پاس رکھ لیااوروہیںچالان پر بنے ہوئے ایک خانے کو پین سے ٹک کرادیااور کہا کہ اب آپ فکر نہ کریں آپ کے پاس خط پہنچ جائے ۔ پاکستانی ٹریفک پولیس کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے ، اس کے سگریٹ لے لینے سے میں مطمءن ہو گیا تھا کہ اب میرے خلاف کوئی بڑی کاروائی نہیں ہوگی۔

اس واقعہ کو ابھی تین دِن بھی نہیں گزرے تھے کہ مجھے کورٹ سے لیٹر آگیا کہ فلاں تاریخ کو فلاں عدالت میں تم نے پیش ہونا ہے۔ میں نے فوراً دوستوں سے مشورہ کیا ۔وکیل کرنے کے متعلق سوچا مگر پتہ چلا کہ اگر میں وکیل کروں تو کم از کم اسے ایک ہزار پونڈ دینے پڑ جائیں گے اور پھر بھی فیصلہ مےرے خلاف ہوگا۔ بہتریہی ہے کہ خود چلا جاءوں تو جج چالیس پچاس پونڈ جرمانہ کردے گا۔میں نے دل ہی دل میں اس پولیس آفسر کو بڑی صلواتیں سنائیں، مجھے اپنے سگریٹ کے ضاءع ہوجانے کا اتنا دکھ نہیں تھا(اگرچہ ایک سگریٹ کی قیمت بھی پاکستانی حساب سے بائیس روپے بنتی ہے)جتنادکھ اس بات کا تھا کہ میں نے اُس کی مسلسل آدھا گھنٹہ خوشامد کی تھی ۔مجھے ایسا لگ رہا تھا جیسے اس نے میرے اتنے خوبصورت اور احترام بھرے لچک دارلفظوں کو اٹھا کر گندی نالی میں پھینک دیا ہو۔

میں مقررہ تاریخ کو عدالت میں پہنچ گیا وہاں میرا کیس سننے کےلئے ایک نہیں تین جج بیٹھے ہوئے تھے،جنہیں دیکھ کر میرا دل دہل گیا۔ میں نے فوراً سوچا کہ یہاں ججوں کا پینل بیٹھا ہوا ہے۔ لگتا ہے اس پولیس آفیسر نے میرے خلاف کوئی بہت سخت کیس بنایا ہے ،میرے چہرے پر ہوائیاں اڑ رہی تھیں۔ جج نے شاید میری پریشان حالی پر یقین کر لیا تھا کہ میں واقعی مجرم ہوں۔۔۔بعد میں جب مجھے وہاں ان تین ججوں کی موجودگی کی وجہ پتہ چلی تھی تو مجھے خود پر بڑی ہنسی آئی تھی،دراصل یہاں چھوٹے موٹے مقدمات سننے کےلئے برطانوی حکومت نے ایک جسٹس آف پیس کا چکر چلا رکھا ہے یہ جسٹس آف پیس ہر وہ شخص بن سکتا ہے جو دماغی طور پر ٹھیک ہو اور انگریزی زبان پڑھنا جانتا ہویہ عوام کو انصاف میں شریک کرنے کےلئے ایک حکومتی اقدام ہے جس کے تحت کوئی بھی عام آدمی جسٹس آف پیس بن سکتا ہے اور اس کا م کے عوض اُنہیں کوئی خاص معاوضہ بھی نہیں دیاجاتا۔اکثر عدالتوں میں ایک وقت میں پینل پر جے پی کے ساتھ دواور ساتھی بھی بِٹھا دئے جاتے ہیں تاکہ فےصلہ باہمی مشاورت سے کےا جائے اور اِس سلسلے میں انہیں انصاف کرتے ہوئے زیادہ دقت نہ ہو۔

میرا مقدمہ نجانے کس وقت شروع ہوا اور کب ختم ہو گیا مجھے کچھ پتہ نہ چلا بس دو یا تین منٹ کی گفتگوہوئی اور اس کے بعدجج نے فیصلہ سنا دیامجھ پر صرف تیس پونڈ جرمانہ کر دیاگیا اور اس کے ساتھ وارننگ بھی دی گئی۔ ۔۔۔ابھی میں صورت حال کو سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ جج نے مجھے پاس بلا کرمیرا لاءنس اور اس کے ساتھ وہی سگریٹ جو میں نے اس پولیس آفسر کو دیا تھا مجھے واپس کردےا اس وقت مجھے یوں محسوس ہوا جےسے جج کہہ رہا ہے کہ یہ پاکستان نہیں ہے ۔۔۔میں نے لاءسنس تو جیب میں ڈال لیا مگروہ ان جلا سگریٹ آج تک میری انگلیوں میں انگارے کی طرح اٹکا ہوا ہے۔۔

فہرست پر واپس

ایں ’’سعادت‘‘ بزورِ بازو نیست

برمنگھم کے شاعر خواجہ محمد عارف کا نعتیہ شعری مجموعہ’’سعادت‘‘پچھلے سال شاءع ہوا تھا انہوں نے مجھے بڑی محبت سے اس کا ایک نسخہ عطا فرمایا تھا اور میں نے اس پر کچھ لکھنے کا وعدہ بھی کیا تھامگرکتابوں کے ڈھیر میںکہیں یوں گم ہوا کہ تقربیاً بارہ مہینے گزر گئے گذشتہ دنوں جنگ فورم کی تقریب میں ملاقات ہوئی تو ان کے پاس ایک نسخہ اس وقت موجود تھا جو میں نے زبردستی ان سے لے لیا۔میں کتابوں کا کچھ اتنا زیادہ سوقین نہیں ہوں نہ ہی مجھے کتابوں پر تبصرہ کرنے کا ڈھنگ آتا ہے دراصل پہلی جب بار خواجہ محمد عارف نے مجموعہ دیا تھا تو میں نے اسے سرسری نظر سے دیکھا اور ایک شعر حافظے میں محفوظ رہ گیا تھا میرے نردیک ایسا شعر کسی بھی شاعری کی کتاب کےلئے ایک بہت بڑی بات ہے ۔ شعر دیکھئے۔

شاعر نہیں ہوں منشی ء خیرالوریٰ ہوں میں لکھوا رہے ہیں نعت وہ ، بس لکھ رہا ہوں

یہ شعرمجھے جب بھی گھر میں یاد آتا تھا تو میں خواجہ محمد عارف کی کتاب ڈھونڈنے لگتا ہے۔اس وقت جب پورا مجموعہ میرے سامنے پڑا تھا تو میرے خیال میں یہی شعر حاصلِ کلام ہے۔اقبال کی زمینوں میں بڑے بڑے لوگوں نے مشقِ سخن فرمائی ہے مگر خواجہ محمد عارف نے اقبال کی زمین میں اتنی کامیابی سے فصل کاشت کی ہے ۔ کہ ہر طرف پھول ہی پھول کھل اٹھے ہیں اقبال کی نظم تو سب نے پڑھی ہوئی ہے میں خواجہ محمدعارف کی نظم سے چند اشعار درج کرتا ہوں ۔

بنائے کون و مکاں لاالہ الا اللہنظام ِ کار جہاں لاالہ الا اللہ

کبھی پھر آتشِ تمرود بھی جلا نہ سکےرگوں میں گر ہو رواں لاالہ الا اللہ

مکاں ہے اس میں مگر لامکاں سما جائےوہ دل کہ گونجے جہاں لاالہ الا اللہ

خواجہ محمدعارف نے اپنے مجموعہ میں بہت سی دعائیہ نظمیں بھی شامل کی ہیںایک دعائیہ نظم کا شعر دیکھئے

الہی مرے دل کو یوں پاک کرنہ جنت کا لالچ نہ دوزخ کاڈر

یہ شعر پڑھ کر مجھے دنیائے تصوف کی مشہور شخصیت رابعہ بصری کا ایک واقعہ یاد آگیا ہے ۔ رابعہ بصری ایک دفعہ اپنے ایک ہاتھ میں اآگ اور دوسرے میں پانی لے کر کہیں جا رہی تھیںتو کسی نے پوچھا کہ آگ اور پانی لے کر کہاں جا رہی ہو تو کہنے لگیں ’’اس پانی سے دوزخ کی آگ بجھانے جا رہی ہے اور اس آگ سے جنت کو آگ لگانے جارہی ہوں تاکہ اللہ کی عبادت خوف اور لالچ میں نہ کی جائے ۔اس کی بنیاد صرف محبتِ الہی ہو۔ اسی خیال کو غالب نے اپنی شوخی کے ساتھ یوں کہا تھا

طاعت میں تا رہے نہ مے و انگبیں کی لاگ دوزخ میں ڈال دے کوئی لے کر بہشت کو

اسی موضوع پر ایک اور شعر بھی یاد آرہا ہے

خوف کا اعجاز ہے یا حرص کا کوئی طلسم بندگی کیا چیز ہے بندہ نوازوں کے خدا

خواجہ محمد عارف کی کتاب میں کئی ایسے شعر موجود ہیں جن کے پرت کھولنے کےلئے کافی کچھ لکھا جا سکتا ہے۔لیکن مجھے زیادہ دلچسپی ان کے اس تخلیقی رویے سے ہے جہاں وہ حضرت حالی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنے عہد کے درد وستم کے خلاف ایک استغاثہ حضورِسالت ماب میں پیش کرتے ہیں اس میں سے چند شعر دیکھئے

امت پہ تری دنیا کے ستم ،اے رحمتِ عالم دیکھ ذرامحبوب ِ خدا اے شاہِ امم اے رحمتِ عالم دیکھ ذرا

القدس و فلسطین و اقصیٰ ، وہ منزلِ معراج و اسراءہر سو ہیں وہاں بس آگ اور بم اے رحمتِ عالم ذیکھ ذرا

ہر وقت لگائیں زخم نئے ، ہتھیار یہ ہم کو باطل کےکیا پیغ وسناں ، کیا نطق و قلم اے رحمتِ عالم دیکھ ذرا

الطاف حسین حالی کا بھی کیا ہے

اے خاصا خاصانِ رسل وقتِ دعا ہے امت پہ تری آکے عجب وقت پڑا ہے

خواجہ محمدعارف اپنی ایک اور نظم میںسرورِ کونین کے حضور فریاد کرتے ہیں

لائی ہے اس کو کہاں گردشِ ایام ِحضورآگئی امتِ مرحوم تہہِ دام حضور

اہل تثلیث بناتے ہیں پھریرے اپنےدھجیاں کرکے مرا جامہ ء احرام حضور

پھر مصاءب ہیں وہی شعبِ ابی طالب کےدل پسیجا نہ کوئی سن کے بھی کہرام حضور

سبزہ ء امن اگے ، بارشِ رحمت برسےسبز گنبد سے کوئی بھیجئے پیغام حضور

ایک اور نظم کا ایک شعر دیکھئے

آج ہے آپ کی امت پہ وہی سنگ زنیپھر سے طاءف کے وہ بازار بہت یاد آئے

ایک شعر نظام ِ کار جہاں لاالہ الا اللہ والی نظم کا بھی دیکھئے

ہر ایک سمت سے یورش ہے کفر کی ہم پرہماری جائے اماں لاالہ الا اللہ

ایک اور شعر دیکھئے

امت ہے کہ فرقوں میں علاقوں میں ہے تقسیم ہے کفر جہاں بھر کا مقابل میں صف آرا

لیکن ان تمام اشعار سے جس شعر مجھے اپنی گرفت میں لیا وہ یقینا ایک بہت اہم شعر ہے جو ہر زمانے کے تناظر میں زندہ و جاوید رہے گا،جسے موت آہی نہیں سکتی

ہرگام کربلا ہے تو ہر کربلا کے بعدبازار سب ہیں کوفہ تو دربار سب دمشق

مجموعی طور پر خواجہ محمد عارف کاحمد و نعت پر مبنی مجموعہ’’ سعادت‘‘ایک ایسی کامیاب کوشش دکھائی دیتی ہے جو انہیں دونوں جہانوں میں سر خرو کرنے کےلئے کافی ہے۔کتاب کے آغاز میں ملک فضل حسین ،عطش درانی اور قاضی عنایت الرحمن نے تقریظیں لکھی ہیں ، کتاب کے بیک ٹائیٹل پر خواجہ خورشید احمد کا فلیپ ہے اور ٹائیٹل کے اندرونی حصے میںمحمد سعید اسعد کا فلیپ چھپا ہوا ہے۔ میرے ذاتی خیال میں اگر یہ سب کچھ نہ ہوتا تو پھر اس کتاب کو بارہ گاہ رسالت میں قبولیت حاصل ہو جانی تھی۔اور جسے وہاں قبولیت کا شرف حاصل ہوجائے اسے پھر کسی اور در کی ضرورت نہیں رہتی۔

فہرست پر واپس

شاعری میں مسلم آرٹ (دوسرا حصہ)

لکڑ ی اور ہا تھی دا نت کا کام بھی مسلما نو ں میں مثا لی رہا ۔ لکڑی کے کا م میں سیپ اور ہا تھی دانت کو بٹھا نا، وہ صنعت تھی جسے عر بو ں نے کما ل کو پہنچا دیا تھا۔ انکی قد یم مسا جد کے بڑے در وازے ، وہ منبرجن پر پچی کا ر ی کی ہوئی تھی، وہ چھتیں جنکے تختے منبت تھے، وہ کھڑ کیا ں جن میں جا لی کا کام کیا ہوا تھا، ایسی چیز یں ہیں جنکی نقل تیا ر کر نے پر بھی آج کوئی تیا ر نہیں کیو نکہ اس کےلئے زرِ کثیر چا ہیئے ۔عر بو ں نے ہا تھی دا نت پر کند ہ کرنے کے فن کو بھی بڑی تر قی دی تھی اسکی بہتر ین مثالیں سینٹ لیا ن کے گر جا کی میز اور ہا تھی دا نت کا صند و قچہ ہے جنہیں گیا ر ھو یں صد ی میں با د شا ہ اشبیلیہ کے لئے بنا یا گیا تھا اور سپین میں مسلما نو ں کی خوفناک شکست کے بعد عیسا ئیو ں کے قبضہ میں آگئے تھے ۔ اسی طرح بے یو کے گر جے کا ہا تھی دا نت کا صند و ق ہے جو مصر سے صلیبی جنگو ں میں عیسا ئیو ں کے ہا تھ آیا۔ اس صند و ق پر سو نے چا ند ی کی منبت کاری ہے جس میں پر ند ے اور با لخصو ص رقص کر تے مو ر دکھا ئے گئے ہیں ۔ قسطنطنیہ کی مسجد ابا صو فیہ ، بیت المقد س کی مسجد ِ عمراور قا ہر ہ کی کچھ مسا جد میں بچی کا ری کا کام بڑا ہی حیرا ن کن ہے ۔رنگین شیشو ں اور قیمتی پتھرو ں کے ٹکڑ و ں سے مختلف قسم کی صو ر تیں بنا ئی گئی ہیں تقر یبا ً ایک انگل کے مکعب ہیں ہر رنگ میں تین در جے ہیں جن سے مختلف مدا ر ج پیدا ہو تے ہیں۔ پتھر کے مکعب پو رے رنگین ہیں اور شیشے کے مکعب جن سے زمین بنی ہوئی محض سطح پر طلا ئی ہیں۔جس تر کیب سے یہ طلا ئی رنگ تا زہ رکھا گیا ہے بہت ہی عجیب ہے اور پہلے سمجھ نہیں آتی یعنی ہر ایک طلا ئی مکعب پر بہت ہی با ریک شیشہ جڑا ہوا ہے۔ اس قسم کا جسے آجکل خو ر د بین میں دیکھنے کی چیز و ں پر لگا تے ہیں یہ با ر یک شیشہ ایک قسم کی تہہ یا پر دہ ہے اور اسی کی وجہ سے وہ طلا ئی کا م تا زہ ہے جس پرہزا ر سے زیا دہ سا ل گز ر گئے ہیں اور معلو م ہو تا ہے آج ہی سب کچھ بنا ہے ۔ اند لس کے مسلما نو ں میں مینا کا ر اینٹو ں کا استعما ل بہت پہلے دسو یں صد ی میں شر و ع ہو گیا تھا ۔انہو ں نے ایسی خشت سا زی کے بڑے بڑے کا ر خا نے قاءم کر لئے تھے۔ یہاں یہی اینٹیں دنیا کے دو ر درا ز ملکو ں تک جا تی تھیں ۔ اٹلی وا لو ں نے یہ کا م عر بو ں سے ہی سیکھا تھا ۔یہ اینٹیں اٹلی میں ’’ مجا سکا ‘‘ کے نا م سے مشہو ر ہوئیں ۔یا درہے کہ مجا سکا،’’میورقہ‘‘ کی اطا لو ی شکل ہے۔ میو ر قہ اند لس کی مشر قی جا نب بحر متو سط میں واقع ایک جز یر ہ ہے جہا ں عر بو ں کا ان اینٹو ں کا بہت بڑا کا ر خا نہ تھا ، الحمرا ء میں ان اینٹو ں کی بے نظیر استر کا ر ی کی گئی تھی جنکی چمک آج بھی مو جو د ہے ۔ مسلما نو ں نے چینی کا م کو بھی معر اج پر پہنچا دیا تھا اس کا م میں الحمرا ء کا گلدا ن بہت مشہو ر ہے جس کی بلند ی تقر یبا ً ڈیڑ ھ گز ہے اور اس پر نیلے پھول بو ٹے زرد ر نگ کی زمین پر بنے ہوئے ہیں ۔ان پھول بو ٹو ں میں نسخی آرا ءشیں اور حر ف اور عجیب الہیءت جا نو ر بنے ہو ئے ہیں جو ہر ن سے بہت مشا بہ ہیں ۔ عر بو ں کے رنگین چینی کے بہت بڑے کارخانے ’’بلنس اور مالقہ‘‘ کے صوبوں میں تھے۔ابنِ بطوطہ میں لکھتا ہے ،مالکا میں بہت عمد ہ چینی اور زر نگا ر بر تن بنتے تھے جو دو ر دو ر کے ملکو ں میں جا تے تھے عربوں نے قا لینوں ، مخمل اور ریشم کے کپڑو ں پر آد میوںاور پر ند وں کی تصو یر یں بنا نے کے کا م میں بھی بہت تر قی کی تھی۔ مسلما نو ں کی فن تعمیر میں مہا ر ت ، حسن آفر ینی اور جد ت و ندر ت دنیا بھر میں آج بھی بے مثال سمجھی جا تی ہے ، مسجد قر طبہ ، بیت المقد س میں مسجد عمر، قطنطینہ میں مسجد ایا صو فیہ اور برصغیر میں تا ج محل کو تا ریخ کبھی نظر اندازنہیںکرسکتی۔عربوںنے فن خطاطی پر بہت زو ر دیا اور قر آن مجید ہزا رو ں طر یقے سے لکھا گیا ۔ فنِ خطا طی کے یہ نمو نے بے مثل آر ٹ میں شمار ہو تے ہیں۔

فہرست پر واپس

پاءوں محسوس کرتے نہیں کرچیوں کی چبھن

احمد ندیم قاسمی مجلس ترقی اردو کے ناظم اعلیٰ ہوا کرتے تھے پچھلے دنوںبیورکریسی کے رویے پر احتجاج کرتے ہوئے انہوں نے استعفیٰ دے دیا جن کے متعلق معلوم ہوا ہے اسے منظور کرلیا گیا ہے۔میرے نزدیک یہ خبراس بات کی غماز ہے کہ ہماری تہذیبی روایت کی ٹوٹ پھوٹ کا عمل وہاں پہنچ گیا ہے جہاںکرچیاں اتنی باریک ہو جاتی ہے کہ

پاءوں محسوس کرتے نہیں کرچیوں کی چبھنزندگی جیسے دیوار چلتی ہوئی کانچ پر

یہ بظاہر ایک معمولی سا واقعہ ہے۔اس پس منظر میں اجتماعی بے حسی کی لاش گلی کے نکڑ پر پڑی ہوئی نظر آرہی ہیں کیونکہ یہ واقعہ برصغیر کی سب سے بڑی ادبی شخصیت کے ساتھ پیش آیا ہے۔ احمد ندیم قاسمی کسی فردواحد کانام نہیں بلکہ اردو ادب کی ایک زندہ و تابندہ تحریک کا نام ہے۔حریت ِ قلم کے دھڑکتے ہوئے ضمیر کانام ہے ۔سوچتا ہوں کہ ان کی ہزار جہت شخصیت کا احاطہ اس مختصر سے کالم میں کیسے ممکن ہے مختصر نویسی کے حوالے سے یادآرہا ہے کہ بنجمن فرینکلن پر مختصر سے مختصر مضمون لکھنے کا عالمی مقابلہ فرینکلن لاءبریری والوں نے منعقد کرایاتھا اور فرٹے ڈی سکاٹ کا مضمون سب سے بہتر قرار دیاگیا تھااس میں بس یہی دوچار جملے تھے

’’ساری رات میں بنجمن فرینکلن پر مضمون لکھنے کی کوشش کرتا رہا اور صبح اٹھ کر اپنے گھر کے باغیچے میں گیا تو میرا سب سے چھوٹا بیٹا گالف ریڈماءر ادھر ادھر بھاگتا پھررہا تھا وہ اپنی مٹھی بند کرتا تھا اور پھر کھول دیتا تھا میں نے پوچھا کہ یہ کیا کرتے پھر رہے ہو۔تو کہنے لگا ’’ڈیدی سورج کی شعاعواں کو قید کر رہا ہوں ‘‘

سورج کی شعاعواں نے کہاں قید ہونا تھامگر میری سمجھ میں آگیاکہ بنجمن فرینکلن کی ہزار پہلو شخصیت پر کچھ لکھناسورج کی کرنوں کو مٹھی میں بند کرلینے کے مترادف ہے ۔میرا قلم رک گیا اور میں نے رات بھر قلم سے کالے نیلے کئے ہوئے صفحات پھاڑ دئیے ‘‘

اس میں کوئی شک نہیں کہ احمد ندیم قاسمی کی شخصیت پر بھی کچھ لکھنا سورج کی شعاعوں کو متھی میں قید کرلینے کی طرح ہے وہ اتنی ہمہ جہت شخصیت ہیںکہ ان پر کچھ لکھنے کےلئے کئی دفتر درکار ہیں۔اور اس وقت نہ قلم ساتھ نہیں دے رہاہے اور نہ کالم کا داءرہ ۔۔۔سواپنی ایک پرانی نظم ان کی خدمت پیش کرتاہوں۔اپنی محبت اور عقیدت کے اظہار کےلئے۔

علم و قلم کے شہر محمد ؐ کا اک سخناملوک کے درخت پہ نانک کا کوئی بھید

نروان کی تلاش میں بدھ کا مراقبہتخلیق کی خدا کی مقدس ترین وید

سقراط کے ضمیر میں اتری ہوئی نظرشبیر کے لہو میں دھڑکتا ہوا قلم

عیسیٰ کی ڈوبتی ہوئی مصلوب ساعتیں منصور کی خدائی کا جلتا ہوا علم

وہ کانٹ کے قدیم خیالوں کی بازگشتہیگل کے جدلیاتی تضادوں کا آبشار

ڈیکارٹ کے طلسم میں شک کا عظیم اسم اقبال کے قلم کی کرامت کا راز دار

لینن کی بے مثال تگ ودو کا سلسلہ چیخوف کے دماغ کا افسانوی جمال

ملٹن کی خواب گشتہ بہشتوں کا مرثیہ جبران کے الوہی تخیل کے لاکھ سال

وہ بونواس، عمرو معری کا ایک روپقیس و خیام و حافظ و غالب کی آبرو

فکرِ فرید و وارث و باہو کاامتزاجوہ میرے جوش و فیض کے سپنوں کی گفتگو

ہمراز ورڈز ورتھ کا شیلے کا ہم نفسہر حرف میں کیٹس کے رومان مضطرب

فقرِ لطیف و غیرتِ خوشحال کی تڑپ رومی و بایزید کا وجدان مضطرب

ٹیگور کے شعور کا پر روز احتجاجانجیل کے سروپ کا اک گمشدہ ورق

ماءو کی بے قرار نظر کی اداس نظم بھٹو کے گرم خون سے لتھڑی ہوئی شفق

اور اس کے بعد کچھ بڑے بڑے شاعروں کا احمد ندیم قاسمی کےلئے نذرانہ عقیدت۔۔ جوش ملیح آبادی کی طویل نظم سے دوشعر

تُو ہے اقلیم ِ شعر کا سلطاننازپنجاب و فخر پاکستان

جوش کی سمت سے یہ تحفہ ء داداے میاں قاسمی ! مبارک باد

احسان دانش کی نظم کاایک شعر دیکھئے

کیسا فنکار ہے ، کیا خوب سخن ور ہے ندیم اک زمانے سے مری روح کے اندر ہے ندیم

رئیس امروہی کہتے ہیں

مایہ ء اظہارِ حق ہے شاعری تیرے لئےشعر اے احمد ندیمِ قاسمی تیرے لئے

احمد فراز کی نظم ’’ندیم آنکھیں ندیم چہرہ ‘‘احمدندیم قاسمی کے حضور ان کا ایک ایساغراج عقیدت ہے جسے پڑھ کر پلکوں پر ستارے جھلملااٹھتے ہیں۔ اور عدم کی نظم ’’دوفنکار‘‘ ندیم کی شخصیت کی کہکشاں گیریوںکا ایک ایسا اظہار ہے جو عدم ہی کر سکتا تھا۔اور قتیل شفائی کی نظم ’’ندیم ایک چاند ہے ندیم ایک پھول ہے ‘‘ بھی نہ بھولنے والی چیز ہے ۔پروین شاکر کی نظم ’’سرشاخ ِ گل ‘‘ میں احمد ندیم قاسمی ایک ایسے سایہ دارشجر نظر آتے ہیںجس کی چھاءوں میں زندگی پرورش پاتی ہے اور منصورہ احمد اس نے تو اپنے’’ بابا‘‘کےلئے بہت سی نظمیں لکھی ہیںاور ہر نظم پہلی سے زیادہ خوبصورت ہے ،انڈین آرٹ فلموں کے معروف ڈاءریکٹراورشاعر’’ گلزار‘‘احمدندیم قاسمی کےلئے لکھی ہوئی اپنی نظم کے آخری بند میں کہتے ہیں

اب بھی جب جاتا ہوں میں اپنے سخی پیڑ کے پاس

تو وہ بھر دیتا ہے جُھب سے مری خالی جھولی

وہ سخی پیڑ مرا دوست ، مرا بابا ہے

وہ جسے لوگ بڑے پیار سے کہتے ہیں ’’ندیم ‘‘

چینی شاعر ’’جی پھینگ‘‘ اور چانگ شی شوان نے بھی احمدندیم قاسمی کےلئے نظمیں لکھی ہیںتقریباً ڈیڑھ سو سے زاءد شعرائے کرام کی احمد ندیم قاسمی کے متعلق نظمیں تو’’ گل پاشی ‘‘میں شاءع ہو چکی ہیں جسے میں منصورہ احمد اور میں نے مل کر مرتب کیا تھا۔مجھ سے گزشتہ دنوں داکٹر سعید درانی پوچھ رہے تھے یہ ڈاکٹروزیرآغاکے ندیم صاحب سے کیا اختلاف ہیں تو میں نے یہی کہا کہ جہاں ندیم صاحب سے محبت کرنے والوں کی ایک دنیا موجود ہے وہاں حاسیدین کی تعداد بھی کم تونہیں ہو سکتی۔

فہرست پر واپس

ناصر کاظمی اور میں

میری ناصر کاظمی سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی میں نے صرف ان کا لکھا ہوا پڑھا ہے یا ان کے متعلق پڑھا ہے۔مگر میری شخصیت پر ان کے اثرات مجھے ابھی تک محسوس ہوتے ہیں ۔مجھے بچپن میں کبوتر بازی کا شوق تھا مگر گھر والوں نے یہ بات میرے ذہن میں ڈال دی تھی کہ کبوتر پالنے والے اچھے نہیں ہوتے۔ سو شوق کے باوجود میں نے کبوتر بازی میں کوئی دلچسپی نہیں دِکھائی تھی۔ میں جب تقریباً انیس برس کا تھا تو میں نے کشور ناہید کے زیر اِدارت نکلنے والے ادبی جرےدے ’’ماہ نو‘‘ میں ناصر کاظمی کی کبوتربازی کے موضوع پر ایک مضمون پڑھا۔میںاسی دن جا کر ’’لکے ‘‘ کبوتروں کی دو جوڑیاں خرید لایا ۔آج بھی فضا میں اڑتے ہوئے کبوتر دیکھ کر میرے دل کو کچھ ہونے لگتا ہے۔

مےری رات گئے تک گلیوں میں آوارہ پھرنے کی عادت میں بھی ناصر کاظمی کا بڑا کردار تھا۔دراصل ناصر کاظمی نے اِس ’’رات گردی ‘‘ کو اتنا گلیمراءز ڈکر دیا تھا کہ میں اپنے ہمعصر شاعروں کے ساتھ اچھے شعر کی تلاش میںگلیوں اور سڑکوں کی تاریک اداسی پہن کرشبِ فراق کے آخری پہر تک گھومتا رہتا تھا (یہ یادرہے کہ میںبھی ناصر کی طرح میر و غالب کو اپنا ہم عصر شاعر سمجھتا ہوں )اور گھر جاتے ہوئے ناصر کاظمی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے رات کو بھی اپنے ساتھ گھر لے جاتا تھا۔ناصر نے کہا تھا

اس شہرِ بے چراغ میں جائے گی تُو کہاں آاے شبِ فراق تجھے گھر ہی لے چلیں

شاید اسی شعر سے متاثر ہو کر میں نے کہا تھا

منصور وہ میری آنکھ کو اچھی لگتی تھیسو ہجر کی کالی رات سے رشتہ میں نے کیا

میں سمجھتا ہو ں کہ اس غزل کا ایک شعربہت اچھا ہے ناصر سنتے تو ضرور داد دیتے

ہے فکر مجھے انجام مرے ہاتھوں سے نہ ہو آغاز کا کیا ہے اس نے کیا یا میں نے کیا

اُن دنوں میں اس قدر ناصر کاظمی کی شاعری کی گرفت میں ہوتاتھا کہ نہ چاہتے ہو بھی انہی کے اسلوب میں شعرکہا کرتا تھا۔ انہی دنوں کی ایک غزل یاد آرہی ہے دیکھئے کہ اس کا اسلوب کتنا ناصر کے رنگِ شعر کے قریب ہے

چاہے دل برباد رہے اس میںتُو آباد رہے

اک لمحے کی خواہش میں برسوں ہم ناشاد رہے

جیسے بھی ہیں تیرے ہیں اتنا تجھ کو یاد رہے

ایک دعا دکھیارے کی غم سے تُو آزاد رہے

زخم نہ چاٹے کوئی نظرمر جائے یاشاد رہے

ناصر کے رنگ میں رنگی ہوئی انہی دنوں کی ایک اور غزل یاد آرہی ہے۔

شب کہیں اور شب کے سائے کہیں کوئی اپنے دئیے جلائے کہیں

ہے کہیں انتظارگاہِ حیات اور ہے موت کی سرائے کہیں

دو اشعار پر رک گیا ہوںشاید یاداشت نے ساتھ دینا چھوڑ دیا ہے یا باقی اشعار اس قابل نہیں تھے کہ ذہن انہیں اپنے پاس محفوظ رکھتا۔آگے ذہن میں جو کچھ لہرا رہا ہے وہ ناصر کا لکھا ہواہے

نہ ملا کر اداس لوگوں سے حسن تیرا بکھر نہ جائے کہیں

آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعدآج کا دن گزر نہ جائے کہیں

آءو کچھ دیر رو ہی لیں ناصرپھر یہ دریا اتر نہ جائے کہیں

میں کیاناصرکینرمی ، اداسی اور عصری رویوں میں گھلی ہوئی باشعور سپردگی سے کوئی نیا شاعر بچ کر گزرہی نہیں سکتا ۔ آج کی اردو شاعری میں دو اسلوب بہت زیادہ مقبول ہیں جن میں ایک اسلو ب شکیب جلالی کا ہے جس نے ناصر و ندیم کے اسلوب کی آمیزش سے ایک ایسا اسلوب پیدا کیا جو پچھلے چالیس سال سے پاکستان میں کہی جانے والی غزل کے اجتماعی لہجے کی صورت میں ڈھلتا چلا جا رہا ہے اور دوسرا اسلوب ناصر کاظمی کا ہے جس نے میر کے رنگ کو ایک نئی آب وتاب اتنی وضاحت کے ساتھ عطا کی کہ میرپیچھے رہ گیااور ناصر کی انفرادیت آگے نکل گئی۔اس وقت ہندوستان میں ہونے والی شاعری کا اجتماعی لہجہ یہی ناصر کا لہجہ ہے۔ اس لہجہ میں فراق کا نام نہ لینا ایک بڑی زیادتی ہوگی مگرفراق ناصر کاظمی سے بڑا شاعر نہیں ۔ پاکستان میں بھی اس لہجے کی کہیں نہ کہیںصدائے بازگشت ضرور سنائی دیتی ہے۔ناصر روایت کا نہیںنئی روایت کا شاعر ہے بلکہ خودایک روایت ہے۔ناصر کی بنیاد میں روایت پسندی ضرور موجود ہے مگر روایت پرستی نہیں۔کچھ لوگ احمد مشتاق کو ناصر کے فن کا جانشین قرار دیتے ہیں۔احمد مشتاق ممکن ہے کسی حد تک ناصر کے فن کے وارث ہوں مگر میں اس وراثت کو نہیں مانتا۔ میرے نزدیک ناصر نرمی ، اداسی اور عصری رویوں میں گھلی ہوئی باشعور سپردگی کا شاعر ہے اور سوائے نرمی کے احمد مشتاق کے پاس ناصر کاظمی کی کوئی اور شے موجود نہیں ۔

میں نے آغاز میں ایک جملہ لکھا ہے کہ ناصر کی طرح میں بھی میر و غالب کو اپنا ہم عصر سمجھتا ہوں اس کی تھوڑی سی وضاحت کردوں ناصرنے انتظار حسین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا’’اصل میں جو بھی جتنے بھی دنیا میں شاعر موجود ہیں سرمایہ ہیں سب کا ۔۔کسی جغرافیائی حدود میں بند نہیں ۔ مجھے تو سپین کا شاعر’’ لورکا ‘‘بھی پسند ہے اور تمہیں پتہ ہے میں اسے ایسے پڑھتا ہوں جیسے میر کو۔۔میں میر کا ذکر اس لئے کرتا ہوں کہ ایک خاص فضا میں پاکستان بننے کے بعدمیر کے کلام کی گویا ایک سی ہو گئی ہے مگر میں نے ان سب شاعروں کو اس لئے پڑھاکہ وہ مجھے اتنے پسند تھے کہ یوں لگتا تھا۔یہ کلام تو میرا ہے یا مجھے لکھنا چاہئے تھا۔۔۔۔میں تو انہیں اپنا ہم عصر سمجھتا ہوں۔ خواہ وہ ’میرا بائی‘ ہوںخواہ و’لورکا ‘ہوخواہ کالی داس ہو خواہ کامیو ہو۔۔ یہ سارے میرے ہم عصر گزرے ہیں ‘‘ دیکھئے ناصر کا زمانہ کتنا پھیلا ہوا ہے کہ وہ ماضی اور حال میں بیک وقت اپنی موجودگی کو محسوس کرتے تھے۔ مستقبل ان کی موجودگی سے کیسے انکار کر سکتا ہے۔

فہرست پر واپس

عورت اور ادب

عورت کے ساتھ کیا ہوتا رہا ہے اسے اردو کے مشہورترقی پسند شاعر ساحر لدھیانوی نے ایک نظم مےن بڑی رقت سے بیان کیا ہے،جس کا ایک بھرپور شعر یہ ہے

عورتوں نے جنم دیا مردوں کو‘ مردوں نے اسے بازاردیا

جب جی چاہا مسلا ‘کچلا‘ جب چاہا دھتکار دیا

علامہ نیاز فتح پوری لکھتے ہیں۔

’’ان لوگوں کے نزدیک کسبیوں کا وجود ایک ’’معصیت ناگزیر‘‘ہے ،ایک مفید ادارہ جو معزز گھرانوں کی عصمت و عفت کا پشتیبان ہے ،اور وحدت ازدواج سے جو خرابیاں پیدا ہوتی ہیں ان کی اصلاح کا ضامن ہے‘‘۔

مشہور مصنف بالزاک ( ) نے کسبیوں کی قصیدہ گوئی کرتے ہوئے لکھا’’کسبیاں خود کو جمہور پر قربان کر دیتی ہیں اور اپنے جسموں کو معزز خاندانوں کی عزتوں کا پاسبان بنا دیتی ہیں‘‘

شوپنہاور لکھتا ہے

’’یہ وحدت ازدواج کی قربان گاہ پر انسانی قربانیاں ہیں‘‘

(بحوالہ

سینٹ آگسٹائین کو یہ کہنا پڑا:

’’کسبیوں کے پیشہ کو نہ روکوورنہ شہوت رانی بدلگام ہو کر تمام سوساءٹی کو تہ و بالا کردے گی‘‘

ابو الفرج کہتا ہے ۔’’ عبید اللہ بن عمر عمری کا بیان ہے کہ میںحج کے ارادہ سے نکلا میں نے ایک عوت کو دیکھا جو بڑی شہوت انگیز حرکات کرتی جارہی تھی میں نے اونٹنی اس سے قریب کی اور کہا

’’ اللہ کی بندی تو حج کرنے کے لئے نہیںجارہی ؟کےا تو اللہ سے نہیں ڈرتی ‘‘اس پر اس نے اپنا چہرہ کھول دیا اس کا روشن چہرا حسن میںفتاب کو شرماتا تھا وہ کہنے لگی ’’ چچا میاں غور تو کیجئے میںان عورتوں میں سے ہوں جنکے متعلق عرب شاعر نے کہا تھا ۔

من اللا ء لم یحجن یبغین حسبۃ ً

ولکن لیقتلن البر ی المغفلا

’’ وہ ان عورتوں میںسے ہے جو ثواب کےلئے حج نہیں کرتیں بلکہ اس لئے حج پر جاتی ہیں کہ کسی سادہ دل معصوم کو قتل کردیں ‘‘

فہرست پر واپس

ردائے کمال

قاضی عنایت الرحمن کا پہلا شعری مجموعہ ’’ستارے پھوٹتے ہیں ‘‘کو خاصی پذیرائی ملی تھی مگر میں پورے یقین اور اعتماد سے کہتا ہوں کہ ان کا نیا شعری مجموعہ ’’ ردائے جمال ‘‘ جس کا مسودہ میری نظر سے گزرا ہے یہ پہلے مجموعہ سے کہیں بہتر ہے۔اس میںشامل روایت کے لہجے میں کہی گئی غزلوں میں ایک تازگی کا احساس بھی شامل ہے جو بہت مشکل کام ہے ۔اس شاعری کی ایک خصوصیت یہ بھی دکھائی دی ہے کہ بناوٹ کا احساس کہیں نہیں ہوتا یعنی بڑی ہنرمندی سے کی جانے والی اس شاعری میں کہیں بھی ہنر مندی اٹھ کر سامنے نہیں آتی بلکہ ایسا ہے لگتا ہے کہ ایک ایک مصرعہ فرشتہ ء سروش نے نازل فرمایا ہے ۔ بقول غالب

آتے ہیں غیب سے یہ مضامین خیال میں غالب صریرِ خامہ نوائے سروش ہے

قاضی عنایت الرحمن کی صریرِ خامہ میں ان کی اپنی ذات کی شمولیت نے ان کی شاعری کو کسی حد تک روایت کی مروجہ شاعری سے مختلف بنانے میں اہم کردار ادا کیاہے ۔ روایت میں کسی حدتک مختلف ہو جانا بھی بڑی ہوتی ہے میںسمجھتا ہوں کہ اس شاعری کے بارے میں مجھے خود کچھ کہنے کی بجائے زیادہ سے زیادہ ان کی شاعری کو درج کرنا چاہئے تاکہ فیصلہ پڑھنے والے خود کریں

تڑپ رہے ہیں گلستاں میں گل برائے رنگرخِ حیات پہ قاضی کہاں سے آئے رنگ

ہجر میں نوحہ خواں نہیں ہوتاعشق گو بے زباں نہیں ہوتا

پوچھتے ہو کہاں پہ ہوتا ہےدرد، پوچھو کہاں نہیں ہوتا

فصیلِ قتل گہ پر موت کی تصویر ہونی تھیاسیرانِ وفا کے پاءوں میں زنجیر ہونی تھی

بلایا جب گواہی کےلئے تو سنگ گویا تھےزبان ِکن فکاںکی ایسی ہی تاثیر ہونی تھی

قلم کا اس نے مرے ہاتھ میں علم دے کربساطِ غم نہ عطا کی ، کمالِ غم دے کر

حصول سود و زیاں کا بھی اختیار دیامجھے سلاسل ِ تقدیر کے ستم دے کر

کہو یہ بادِ صبا سے کہ سرجھکا کے چلےشہید سوئے ہوئے ہیں نہ سرسرا کے چلے

ستم کی راہ میں دینِ وفا کی پرچمرسول پاک نواسے ترے اٹھا کے چلے

کسے خبر تھی کہ ہوگا بلند سورج سےسرِحسین جو تیزے پہ وہ اٹھا کے چلے

قریہ ء یاد سنور جائے تو میں نعت کہوںنور کا رنگ نکھر جائے تو میں نعت کہوں

اک قلم خاص عنایت ہو محبت سے مجھےروشنی اس میں جو بھر جائے تو میں نعت کہوں

دل ہے بے تاب ترے ہجر میں میرے آقااک ذرا سا یہ ٹھہر جائے تو میں نعت کہوں

دامن درودِ پاک کا جو تھام کر گئیوہ آسماں نصیب دعا کام کر گئی

تنویر تیرے نام کی اے جانِ کاءناتروشن اک آفتاب سر عام کر گئی

وردِ درود بھی ہے نماز و ثنا کی بات یارب! میں کر رہا ہوں ترے مصطفےٰ کی بات

دانش کدۂ مکہ جہاں جہل گاہ ہوامٹھی میں کنکروں نے سنا دی خدا کی بات

وہ جن کا نور زمانوں کی روشنی ٹھہرےخدا کے آخری پیغام بر وہی ٹھہرے

جہاں بھی پھول کھلیںانسے اذن لے کے کھلیںہر ایک رت میں وہ گلشن کی زندگی ٹھہرے

قبلہ ء کونین ہیں میرے حضورؐدو جہاں کا چین ہیں میرے حضورؐ

چل رہا ہوں میں مدینے کی طرفمیرا نصب العین ہیں میرے حضورؐ

دیدہ و دل کا سرور و نور ہیںقرۃ العینین ہیں میرے حضورؐ

آہِ رسا کے ہم نشیں ، عرشِ علیٰ کے پاسسجدے پہنچ گئے مرے ، آخر خدا کے پاس

آنکھیں وہ نم بھی کیا جو ترے ہجر میں نہ ہوںوہ دل بھی کیا۔ رہے نہ جو درد آشنا کے پاس

دیکھی ہے جب سے روشنی بامِ نصیب پرجی چاہتا ہے جا بسوں بدرالدجیٰ کے پاس

جب پسِ سدرہ المنتہی رہ گیاجبرائیلِ امین دیکھتا رہ گیا

کیا سہانی گھڑی تھی ملاقات کی قابِ قوسین کا فاصلہ رہ گیا

باغِ جنت سے عرشِ معلی تلکعبدہ اور اس کا خدا رہ گیا

شعاعِ ازل کا خزانہ ہیں آپکہ تشکیلِ آئینہ خانہ ہیں آپ

کبھی در سے کوئی نہ خالی گیاسخاوت میں رشکِ زمانہ ہیں آپ

مرے عشق کا جذبہ ء اولیںمرا مرکزِ والہانہ ہیں آپ

حسابوں کی رت میں شفیع الامممری مغفرت کا بہانہ ہیں آپ

میں اپنے مدینے میں آباد ہوںمرے جان و دل کا ٹھکانہ ہیں آپ

اپنی رحمت سے مجھے حرفِ مسیحائی دےمیرے مولا! مرے الفاظ کو گویائی دے

میں ہر اک شے میں تر جلوہ نمایاں دیکھوںاے بصیر اب مری آنکھوں کو وہ بینائی دے

دل شکستہ نہیں آبلہ پائی سے قدمکوئی مشکل سی مجھے بادیہ پیمائی دے

کرم تمہارا رقم کر گیا ہے نعت مریبنائے بنتی نہ تھی ورنہ کوئی بات مری

میں نعت گو تو نہیں خادمِ مدنیہ ہوںاسی گلی سے ملی ہے مجھے بساط مری

نبیؐ کی یاد ہے دل کے چراغ خانے میںانہی کے نور سے روشن اندھیری رات مری

میں خوش نصیب ہوں یٰسین ہیں مرے مولاؐکھڑی ہے حق کے مبیں پر یہ کاءنات مری

مرے حضورؐ نے فرمایا مانگو جو چاہوحوالے ان کے ہیں اب ساری مشکلات مری

زباں پہ صلی اللہ رات دن ہے اے قاضیسنوار دی ہے اسی ورد نے حیات مری

فہرست پر واپس

صحیفہ ء عشق

’’لوح ‘‘عربی زبان کا لفظ ہے اس کے کئی معنی ہیں۔لکھنے کی تختی کو بھی لوح کہتے ہیں ۔وہ چوڑی سل جو قبر سرھانے کتبے کے طور پر لگائی جاتی ہے وہ بھی لوح کہلاتی ہے ، کتاب کے سرورق کا بھی لوح کہا جاتا ہے۔ لوح پاک ، لو.ح ِ سادہ ، لوح ِ تعلیم ، لوح مشق ،لوح طلسم ، لوح محفوظ ، لوح ِ مزار ، لوح و قلم اور نجانے لوح کے ساتھ کتنی ترکبیں اردو زبان میں موجود ہیں ۔ لوح کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ اللہ تعالی نے خود کو پرودگارِ لوح و قلم قرار دیا ہے ۔وہ لوح و قلم جن کے متعلق علامہ اقبال نے کہا تھا

کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

یہ قلم کے ساتھ آنے والی لوح ’’ لوحِ محفوظ ‘‘ ہے ۔ یہ وہ لازوال تختی ہے جس پر اللہ تعالی نے انسان کے تمام اعمال و افعال شروع سے لے کر آخرتک اور ازل سے لے کر ابد تک سب کچھ لکھ رکھاہے۔ شاعروں نے اس لوح کو اپنے اپنے انداز میں استعمال کیا ہے ۔ فیض احمد فیض اس لوح کی اپنے نظریات کے مطابق معانی دئیے

متاعِ لوح و قلم چھن گئی تو کیا غم ہے کہ خونِ دل میں ڈبو لی ہیں انگلیاں میں نے

ایک اور جگہ لوح و قلم کا یوں استعمال کیا ہے

ہم پرورشِ لوح و قلم کرتے رہیں گے جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے

احمد فراز بھی اپنی نظم ’’ محاصرہ میں اس لوح و قلم باندھا

تو شرط یہ ہے کہ جو جاں کی امان چاہتے ہو

تو اپنے لوح و قلم قتل گاہ میں رکھ دو

میں یہ تو بتانا ہی بھول گیا کہ مجھے ’’لوح ‘‘ کی یاد کیوں آئی ۔اسکا سبب کتاب بنی، پاکستان میں مجھے برطانیہ کے یک شعر مبارک احمد ظفر کا شعری مجموعہ ’’صحیفہ ء عشق‘‘ پڑھنے کا موقع ملا، اس صحیفے کو پڑھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی۔ مبارک احمد ظفر کو میں کچھ زیادہ نہیں جانتا۔بس لندن میں ہی دوچار ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔سچی بات تو یہ ہے کہ میں انہیں اتنا اچھا شاعر نہیں سمجھتا تھا۔کتاب بھی عجیب شے ہوتی ہے کئی شاعر کتاب آنے سے پہلے بڑے اچھے شاعر سمجھے جاتے ہیں مگر کتاب شاءع ہونے کے بعدان کی شاعرانہ حیثیت عیاں ہو جاتی ہے اور پتہ چل جاتا ہے کہ ان کے پاس وہی چند غزلیں ہیں جو وہ مشاعروں میں سنایا کرتے ہیں باقی کچھ نہیں ہے پاس۔۔لیکن کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے جیسا مبارک احمد ظفر کی کتاب پڑھ کر مجھے محسوس ہوا ہے کہ میری نظر میں ان تخلیقی قامت لمحوں میں کہیں سے کہیں پہنچ گئی ہے۔جب میں نے ان کی کتاب کھولی اور پہلا شعر یہ نظر سے گزرا

میرے دلبرا ! کسی رات چپکے سے آکے خلوت میں مل مجھےتیرا نین نقشہ تو دیکھ لوں،اسے لوحِ دل پہ اتار لوں

تو میں نے بڑی دلچسپی سے کتاب کو پڑھنا شروع کیا کہ مبارک احمد ظفر کی غزل میں یہ تغزل کہاں سے آگیا۔ اس سے پہلے ان کی جو شاعری میری نظر سے گزری تھی اس میں زندگی کے سلگتے ہوئے مساءل زیادہ تھے۔یعنی اپنے دکھوں سے زیادہ زمانے کے دکھ تھے ان کی ایک غزل تین شعرجو پہلے سے میرے ذہن میں محفوظ ہیں عراق کی صورت حال کے پس منظر۔ وہ دیکھئے

آدمی بن گئے خدا یاربآسماں سے اتر کے آ یارب

کبرِ نمرود ، زعمِ طاقت سےقابضِ بحر و بر ہوا یارب

صحن ِ صحرا میں موت ہے رقصاں بے دھڑک اور برملا یارب

مجھے مبارک احمد ظفر کے اس شعر میں جو بات بہت پسند آئی وہ نین نقشے کا لوحِ دل پر اتارنا تھا۔پھر لوح کے تقاقب میں میں نے تقریباً تمام کتاب پڑھ لی لوح کے حوالے کچھ اور اشعار بھی مجھے دکھائی دئیے جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا

وہ متاعِ لوح و قلم بنا جو نصیب جاں میں لکھا گیا

وہ صحیفہ عشق و وفا کا ہے ، وہ کلام ہے ترے ذکر کا

کوئی ایک ایسا بھی باب ہے مری داستانِ حیات کا

جسے لوح ِ عشق پہ آنسوءوں کی زبان میں ہے لکھا ہوا

رقم کیا ہے جو فسانہ ہم نے لوحِ عشق پر

وہ دھونڈتے ہیں کم نظرعبارتوں کے درمیاں

لوح کو ایک طرف چھوڑ کر اس کتاب کو دیکھا جائے تو اس کتاب میں بہت سے ایسے اشعاربھی ہیں جن میں بلا کا تغزل ہے۔مبارک احمد ظفر جس فکر کے شاعر ہیں وہاں تغزل کا نظر آنا میرے حیرت انگیز ہے ۔ شبِ ہجر کی ایک معصوم سی دعا دیکھئے

دیکھئے ہوئے ان کو بہت عرصہ ہوا ہے اللہ ! شبِ ہجر کی دیوار گرادے

اسی دعا کے دو شعر اور دیکھئے ایک دوسری غزل سے

خدا کرے کہ یہ دیوارِ ہجر گر جائےکہ شوقِ دید مجھے اب بہت رلائے ہے

میں اس کی راہ پہ نظریں جمائے بیٹھا ہوں سنوں جو چاپ کہوں یار میرا آئے ہے

غزل کی روایت کا ایک خوبصورت شعر دیکھئے جس میں جدت بھی در آئی ہے

آج فرقت زدوں پہ لطف کروہم نہ بہلیں گے ’’کل یا پرسوں سے‘‘

تنہائی کے موضوع پر ایک شعر دیکھئے اس میں بے گھری بھی آگئی ہے اور بیگانگی بھی

رہ رہا ہوں یہاں اجنبی کی طرح پھر رہا ہوں اکیلا بھرے شہر میں

جب شاعر کسی دوسرے شاعر کے مصرعے پر کوئی مصرعہ لگاتے ہیں تو بہت کم دیکھنے میں آیا ہے کہ کوئی اچھا شعر وجود میںآیا ہو مگر مبارک احمد ظفر نے اپنی کتاب میں یہ کام دو مرتبہ کیا ایک مرتبہ تو کمال ہنر مندی سے ۔ وہ شعر دیکھئے

اب اٹھ رہے ہیں شعلے محبت کے طور سے موسی پلٹ کہ وادی ء ایمن اداس ہے

مگر دوسری جگہ مبارک احمد ظفر نے جو کام کیا ہے وہ پوری کتاب میں کہیں اور نہیں کیا جس کی وجہ سے ہم جیسے کم سخن اس شعر کا بے وزن کہنے پر بضد ہیں

نظرکے تیر تو ابرو کی کمانیں دیکھیں زلف شمشیر توآنچل کی میانیں دیکھیں

فہرست پر واپس

کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں

میں نے لمحہ ء موجود میں ہونے والی شاعری میں توارد اور سرقہ کی کثرت پر لکھنا بند کر دیا تھا مگر اپنے شاعر دوست راشدامین کے مسلسل اصرار پر پھر یہ سلسلہ شروع کر رہا ہوں ۔کیونکہ میرے پاس راشد امین کی اس سوال کا کوئی جواب نہیں تھا کہ ’’ کیا تمہارا قلم بھی منافقت کے محاصر ے میںآگیا ہے‘‘ لیکن اس عہدِ دورغ مصلحت آمیزمیںفسادِ خلق ِ خدا کی وجہ سے صرف اس بات کا خیال رکھ رہا ہوں کہ سرقہ یا توارد والا شعر تو درج کروں لیکن شاعر کا نام کھوجنے کی سعادت قارئین پر چھوڑدوں ۔شاعری کا کثرت سے مطالعہ کرنے والے لوگ تو جان ہی جائیں گے کہ یہ کونسا شعر کس شاعر ہے ۔ آغاز ایک بہت ہی مشہور شعر سے کرتا ہوں۔

( )میری ساری زندگی کو بے ثمر اس نے کیاعمر میری تھی مگر اس کو بسر اس نے کیا

پنجابی کے قدیم شاعراکبر چھدروی کے گیت کا مکھڑاہے ۔

سینے اساڈے تے پئی چلدی آری ہے زندگی اساڈی ہئی چاڈھول گزاری ہے

( )بیٹے کیا تھا ظلم مرے باپ نے بھی یہتیری طرح وہ دھر میں لے آیا تھا مجھے

اس شعر میں ذرا سے ترمیم کے ساتھ ابوالعلی معری نے صدیوں پہلے کہا تھا

ہذا جناہ ابی اعلی ومابعنیت علی احد

(یہ ظلم میرے باپ نے مجھ پر کیا تھاکہ مجھے اس دنیا میں لایا میں نے یہ ظلم کسی پر نہیں کیا )یہ معری کے مشہور شعروں میں سے ایک ہے اسی کو اس نے اپنی قبر کے کتبے کےلئے بھی تجویز کیا تھا ۔ قدیم یونانی شاعر سوفوکلیز نے بھی سی طرح کی بات کی تھی کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ انسان پیدا نہ ہو اور پیدا ہو جائے تو اسے جتنا جلدی ممکن ہو سکے دنیا سے چلا جانا چاہئے

( )مرے عہد کا ہیرو وہ معشوقجو ہر حال میں زندہ رہتا ہے

معروف ناول نگار انیس نن کا مشہور جملہ ہے ’’نیا ہیرو جسے لوگ اب بھی نہیں جانتے ایسا ہیرو ہے جو تمام رکاوٹوں کے باوجود زندہ رہتا ہے اور جو محبت کے قابل ہے‘‘شاید میں مائیکل ونسنٹ ملرتحلیل نفسی کے موضوع پر ایک مضمون شاءع ہوا تھا اس نے اپنے اس مضمون کا آغاز انیس نن کے اسی جملے سے کیا ہے

( )قدم قدم پہ اِدھر میں نثارِ آزادیاُدھر ہے میری طلب میں فرارِ آزادی

ایرک فرام( )نے کہا تھا ’’ایک طرف ہم آزادی سے فرار حاصل کر نا چاہتے ہیںاور دوسری طرف وجودی نفسیات کے تناظر میں ہم آزادی کے حصول کےلئے جدو جہد بھی کرتے ہیںیہ تضاد کوئی عجوبہ نہیں عہد جدید کی بنیادی خصوصیت ہے۔

( )تلاشِ روح میں عہد ِ جدید پھرتا ہے کہ سائیکی کے سبھی راستے مقفل ہیں

اس شعر کا پہلا مصرعہ ’’ژونگ کی مشہورِ زمانہ کتاب ’’جدید انسان روح کی تلاش میں ‘‘کے نام سے لیا گیا ہے اور دوسرے مصرعے میں اس موضوع کا اظہار کیا گیا ہے جس پر یہ کتاب لکھی ہوئی کہ جدید دور نے انسانی سائیکی کے زیادہ تر ایسے راستے مقفل کر دئیے ہیں جن سے اسے توانائی کی کمک ملتی تھی(شعر جیسا بھی ہے شاعر پڑھا لکھا ضرور ہے )

( )یہ نفسیات بھی مرتی ہے پھر ابھرتی ہے کہ انقلاب ہیں رومانی تجربوں میں بہت

لگتا ہے یہ شاعر نفسیات کا طالب علم یا استاد ہے کیونکہ اس شعرکا پہلا مصرعہ اس نے ایک نفسیات کی کتاب کے نام سے اٹھا ہے ۔ایراپرا گوف ( )کی کتاب کا نام ’’نفسیات کی موت اور دوسرا جنم ‘‘ہے اور اس کتاب میں اس بات پر تفصیل سے بحث کی گئی ہے کہ رومانی تجربوں میں انقلاب ست نفسیات کی موت بھی واقع ہوتی ہے اور وہ نیا جنم بھی لیتی ہے ۔

( ) اپنی عریانی چھپانے کےلئے تُونے سارے شہر کو ننگا کیا

عربی زبان کے شاعر ابن یمین نے کئی سو برس پہلے کہا تھا

(بادشاہ سلامت اپنا جسم دھانپنے کےلئے تُو نے سارے شہر کا لباس اتار لیا ہے )

ابن یمین کے اسی خیال کو ایک اور شاعر نے بھی کہا ہے کہ

تن کیا ڈھانپا اپنا ننگا سارا شہر کیااتنی عریانی پرکون ہما آبیٹھا ہے

فہرست پر واپس

وہ کون ہے کہ شاعر اعظم کہیں جسے

گزشتہ دنوں لندن کے ایک مشاعرہ میں احمدندیم قاسمی کی وفات پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک شاعر دوست کہنے لگا،اردو زبان کے تمام تقریباً تمام بڑے شاعر اس دنیا سے اٹھ گئے ہیںبس اب دو اڑھائی ہی رہ گئے ہیں ایک آدھ یہاں(برطانیہ میں ) اور ایک ڈیڑھ پاکستان میں ،خیر انڈیا میں تو کوئی شاعر ہے ہی نہیں ،میں نے حیرت سے کہا’’حضور ان دو اڑھائی کے نام بتانا پسند کریں گے‘‘ کہنے لگا ’’کیوں کہیں ، پاکستان احمد فراز ہے اور ۔۔۔ (کچھ سوچتے ہوئے )نہیں اور کوئی نہیں وہاں ‘‘میں نے کہا ’’اور یہاں ‘‘توماتھے پر شکنیں ڈؑال کر کہنے لگا’’اتنی بھی ادبی بدیانتی اچھی نہیں ہوتی،میں پانچ فٹ سات انچ کا انسان تمہیں دکھائی ہی نہیں رہا‘‘اورمجھے دلاور فگار کی ایک نظم آگئی ۔’’شاعر اعظم‘‘۔وقت کی کمی کے باعث اس وقت اسے نہیں سنا سکا تھا سو اب اپنے کالم کے توسط سے یہ جسارت کر رہا ہوں۔

کل اک ادیب شاعر و ناقد ملے ہمیں کہنے لگے کہ آءو ذرا بحث ہی کریں

کرنے لگے یہ بحث کہ اب ہندو پاک میںوہ کون ہے کہ شاعر اعظم کہیں جسے

میں نے کہا جگر۔۔۔۔ تو کہا ’’دیڈ ‘‘ ہو چکےمیں نے کہا کہ عرش۔۔کہا قدر کھو چکے

میں نے کہا ۔۔فراق کی عظمت پہ تبصرہبولے فراق؟۔۔شاعراعظم سے ماورا

میں نے کہا شکیل تو بولے کہ جی نہیں میں نے کہا کہ فیض ۔کہا فیض بھی نہیں

میںنے کہا کلام ِ روش لاجواب ہے کہنے لگے کہ ان کا ترنم خراب ہے

میں نے کہا ترنم ِ انور پسند ہےکہنے لگے کہ ان کا وطن دیو بند ہے

میں نے کہا قمر کا تغزل ہے دل نشیںکہنے لگے کہ ان میں توکچھ جان ہی نہیں

میں نے کہا فدا بھی تو کچھ خوش کلام ہیں بولے کہ راہِ نظم میں کچھ سست گام ہیں

میں نے کہا خمار۔۔ کہا فن میں کچا ہےمیں نے کہا کہ شاد۔تو بولے کہ بچہ ہے

میں نے کہا حفیظ تو بولے کہ گندگیمیں نے کہا سلام تو بولے کہ بندگی

میں نے کہانیاز تو بولے کہ عیب بیںمیں نے کہا سرور تو بولے کہ نکتہ چیں

میں نے کہا جو نوح تو بولے کہ تھرڈریٹمیںنے کہا اثر تو کہا آوٹ آف ڈیٹ

میں نے کہا کہ۔ فرقت و شہباز جعفریبولے ۔یہ لوگ۔۔شاعر اعظم۔ ہٹاءو جی

میں نے کہا کہ یہ جو دلاور فگار ہےبولے کہ وہ تو طنز و ظرافت نگار ہے

میں نے کہا کہ طنز میں اک بات بھی تو ہےبولے کہ اس کے ساتھ خرافات بھی تو ہے

میں نے کہاکچھ اور۔۔ تو بولے کہ چپ رہومیں چپ رہا تو کہنے لگے۔اور کچھ کہو

میں نے کہا کہ شاعر اعظم کوئی نہیںکہنے لگے کہ یہ بھی کوئی لازمی نہیں

میں نے کہا ۔۔تو کس میں شاعر بڑا کہوںکہنے لگے کہ میں بھی اسی کشمکش میں ہوں

پایانِ کار ختم ہوا جب یہ تجزیہمیں نے کہا ۔۔ حضور۔ تو بولے کہ شکریہ

تقریباً ہر شاعر اس مرض میں مبتلا ہوتا ہے کہ مجھ سے بڑا شاعر اور کوئی نہیں ، کوئی اس کا اظہار کرتا ہے اور کوئی نہیں کرتا،اپنے ساقی فاروقی بھی اس سلسلے میں کسی سے کم نہیں ،ان کی احمدندیم قاسمی سے بہت دوستی تھی ندیم صاحب فنون میںچھاپتے بھی انہیں بہت سینءر تھے مگر موصوف کا ہمیشہ یہی مطالبہ رہتا تھا کہ مجھے احمد فرازسے پہلے شاءع کیا جائے،مگر افسوس کہ ندیم صاحب نے کبھی ان کی یہ خواہش پوری نہیں کی تھی ۔یہی بڑا شاعر ہونے کی جنگ ادب کے ہردور میں دکھائی دیتی ہے تمام ادبی معرکوںکے پس منظر میں یہی جذبہ کار فرما تھا،اور اردو ادب میں اتنے زیادہ ادبی معرکے ہوئے کہ نقوش کے ایک ضخیم نمبر میں بھی نہیں سموئے جا سکے مصحفی اور انشاء کے درمیان جو معرکہ آرائی تھی ، غالب اور ذوق کے بیچ جو جنگ رہی، ان سب کا بنیادی محرک یہی تھاکہ بڑا شاعر کون ہے۔بیسویں صدی میں اس ادبی معرکہ آرائی کی صورت حال کچھ تبدیل ہو گئی ۔اس سے پہلے اس مقصد کی خاطر بڑے بڑے شاعروں کے اپنے اردگرد ’’ہاکیوں والے‘‘ اکٹھے کرتے تھے مگر اب ذراءع ابلاغ کے ٹینکوں پر بیٹھ کر اگلی صفوں میں جانے کی روایت کا آغاز ہوا۔غالب کہا کرتا تھا کہ جو غزل طواءف کے کوٹھے یا گلیوں میں مانگنے والے فقیر کی زبان تک پہنچ جائے وہ کبھی مر نہیں سکتی۔بیسویں صدی میں غزلیں ریڈیو اور ٹی وی کی وساطت سے زندہ و جاوید ہونے لگیں۔ فیض کی غزل ’گلوں میں رنگ بھرے بادِ نو بہار چلے ‘اس کی سب سے واضح مثال ہے فیض کی اس غزل میںاتنی جان نہیں تھی کہ زبان زد عام ہو جاتی مگر مہدی حسن نے اسے ایک ایسی دھن میں گنگنا دیا کہ وہ طواءف کے کوٹھے سے لے کر فقیر کی زبان تک پہنچ گئی ۔جن شاعروں کی ریڈیو اور ٹی وی تک رسائی نہ ہوسکی انہوں نے آڈیو کیسٹ کے توسط سے اپنی شاعری کو آگے بڑھانے کی کوشش کی میں برطانیہ کے کئی ایسے شاعروںکو جانتا ہوں جنہوں نے اپنے اخراجات پر آڈیو کیسٹس تیار کرائیں اور پھر انہیں مفت تقسیم کیا۔کچھ شاعروں نے اگلی صفوں تک پہنچنے کےلئے ’’کتاب‘‘کو توپ سمجھ لیا اورکتابوں پر کتابیں چھاپنے لگے میرے ایک نوجوان دوست شاعر فرحت عباس شاہ اس وقت تک شاعری کی تقریباًً ساٹھ کتابیں چھاپ چکے ہیں ۔بہت سے شاعروں نے اپنی کتابیں چھاپنے کےلئے اپنے پبلیشر ہاءوس کھول لئے۔میں تقریباً دس بارہ ایسے شاعروں کو جانتا ہوں جو پبلشر بھی ہیں ۔کچھ عرصہ تک روزنامہ اخباروں کے ادبی صفحات نے بھی اس سلسلے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ہمارے دوست حسن رضوی مرحوم جنہیں پرائیڈ آف پرفارمنس بھی ملا تھا ان کے کریڈٹ پر صرف روزنامہ جنگ لاہور کا ادبی صفحہ آتا ہے۔ باقی سارا کچھ اختلافی ہے۔مگر یہ بھی سچ ہے کہ ان کی ایک غزل جسے نورجہان کی آوازملی وہ مرنے والی چیز نہیں ’کبھی کتابوں میں پھول رکھنا‘سو شاعر اعظم بنے کی جنگ اردو ادب میں صدیوں سے جاری ہے ۔کچھ لوگ اپنی زندگی میں شاعر اعظم بن بھی جاتے ہیںمگر وقت کی دھول ان کی تصویریں زیادہ دیر آنکھوں کے سامنے نہیں رہنے دیتی۔کیونکہ ہر شاعر بڑا شاعر نہیں ہو سکتا یہ تو قدوس ذواالجلال کاا انعام ہے وہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے ۔

فہرست پر واپس

سکاٹ لینڈ میں قتیل شفائی

پچھلے کچھ دنوں سے سکاٹ لینڈ کے ساحلوں سے آتی ہوئی ہوا ئیںقتیل شفائی کے نغمے گنگناتی جا رہی ہیں۔یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا ہے ۔طاہر انعام شیخ کی گاڑی گلاسکو سے شمال کی طرف ایک پہاڑی راستے پر تیزرفتاری سے دوڑنے لگی جس کے ایک طرف کوئی میلوں لمبی جھیل تھی۔حسنِ فطرت کے اتنے قریب سے گزرتے ہوئے پچھلی سیٹ پر بیٹھی ہوئی یاسمین حبیب نے کہا’’یہاں ایک ایک ٹہنی کے جھولنے ہوئے سایوںپر کئی کئی نظمیں لکھی جاسکتی ہیں ۔اور اس سے پہلے کہ میں کچھ بولتا ہے طاہر انعام نے ایک ایک ٹہنی کی تاریخ بیان کرنی شروع کردی۔گاڑی جیسے جیسے بلندی کی طرف بڑھتی گئی ہمیں یہ احساس لمحہ لمحہ زیادہ ہوتا چلا گیا کہ یہ تاریخ بیان کرنے والا شخص آدمی اور انسائیکلوپیڈا زیادہ ہے۔ ہم نے ان کے ساتھ سارا دن تقریباً ماضی میں گزارا ۔یوں سمجھ لیجئے کہ پیچھے کی طرف سفر کرنے والی ٹاءم مشین ہاتھ آگئی تھی ۔کبھی رومنز کے دور میں پہنچ جاتے تھے تو کبھی ورڈزورتھ کے ساتھ کسی جھیل کے کنارے بیٹھ کر بادلوںکے گیت بُن رہے ہوتے تھے۔یہیں قتیل شفائی مجھے شدت سے یاد آئے۔دراصل گذشتہ رات ان کی بیٹی کے ساتھ کھانا تھا اورابھی ان جھلیوں سے ہم کلام ہونے سے پہلے قتیل شفائی کے داماد شوکت بٹ نے گلاسکوکے کونسلز چمبرزمیںمیرے اور یاسمین حبیب کےلئے ایک چھوٹی سی محبت بھری تقریب کا انعقاد کیا تھا۔قتیل شفائی کے ان عزیزوں سے مل کر احساس ہوا کہ سکاٹ لینڈ کی ہوائیں قتیل کے گیت گنگناتی رہتی ہیں

ہم سکاٹ لینڈ گئے توفرحت زاہد کی دعوت پرتھے۔اس نے وہاں مشاعرہ اور موسیقی کا پروگرام ترتیب دلایا تھا ۔ خوبصورت تھا ۔ہو کے دوش پر پہلی بار قتیل کا گیت اسی ہال میں میری سماعت کومعطر کر گیا تھااور میں رجب علی کی آواز کے ساتھ کہیں لاہو ر گلیوں میں گم ہوتا چلا گیامجھے نیو گاڑدن ٹاون کا طارق بلاک یاد آگیا ۔ جہاں میںرہا کرتا تھااور میری پچھلی سٹریٹ میں اے جی جوش رہا کرتے تھے ۔دعوتیں کرنے انہیں بہت شوق تھا۔سو ہفتے میں ایک آدھ بار ہم سب ادیب شاعر لوگ وہیں جمع ہو جاتے تھے۔ لیکن مجھے ہفتے میں کئی بار ان کے گھر جانا پڑ جاتا تھا۔دراصل موصوف قتیل صاحب کے شاعری میں شاگرد تھے اور جب بھی قتیل ان کے گھر آتے ۔قریب ترین ہمسایہ ہونے کے سبب مجھے فوراً فون آجاتا تھا۔یوں قتیل صاحب لوازمات کام و دہن تو اے جی جوش فراہم کردہ استعمال کرتے تھے مگرشعر مجھ سے سنتے رہتے تھے۔پھر ان کے گھر بھی آنا جانا شروع ہو گیا وہ قتیل شفائی سٹریٹ رہتے تھے جب کارپوریشن والوں نے اس گلی کی نکڑ پر قتیل شفائی سٹریٹ کو بورڈ لگا یاتھا تو منوبھائی نے کالم لکھا تھا جس کا عنوان تھاقتیل شفائی سٹریٹ جس احمد ندیم قاسمی بھی رہتے ہیں قتیل صاحب کے ساتھ والا گھر احمد ندیم قاسمی کا ہے۔یہ کہانی پھر کبھی ۔۔۔

فہرست پر واپس

خیال کی ’’سونامی‘‘

نئے سال کا پہلا دن میں نے بریڈفورڈ میں گزارا ۔جہاں خواجہ وحید اور اسد ضیاء نے مل کرجاویداختر بیدی کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا ہوا تھا۔تقریب کے بعد ہم سب دوست اے ڈ ی انجم کے ساتھ بریڈفورڈ کے پاک ٹی ہاءوس یعنی ’’صنم ریسٹورانٹ‘‘ پر آگئے۔بوٹا خان راجس سے ان کے بیٹے کی عیادت کی جو ایک ٹریفک کے حادثہ میں بری طرح زخمی ہو گیا ہے ۔جاویداقبال ستارسے مختلف موضوعات پر بہت سی نظمیں سنیں۔حفیظ جوہر کی شاعری پر بحث ہوئی اور یہ طے پایا کہ حفیظ جوہر کے اندر جو تخلیقِ فن کی ٹھنڈی ٹھنڈی آگ ہے اُسے پوری اردو دنیا میں پھیلانے کی ضرورت ہے اور ےہ کام ہم سب نے مل کرکرنا ہے۔شاعر دوستوں کے چلے جانے کے بعداعجاز کشمیری اوران کے گروپ نے گھیرے میں لے لیا جن کے ساتھ رات تین بجے تک گفتگو ہوتی رہی گفتگو کا مو ضوع ’’سونامی‘‘ رہا۔ایک بزرگ نے اِسی حوالے سے ضیاء الحسن ضیا (ظفر تنویر اور اسد ضیا ء کے والد گرامی )کی ایک نظم کے کچھ شعر سنائے جو میں نوٹ کر لئے۔یہ نظم انہوں نے میں مشرقی پاکستان میں آنے والے سیلاب پر کہی تھی جو شاید سمندری تباہی میں انسانی تاریخ کا ہولناک ترین واقعہ ہے۔نظم کے جو شعر انہیں یاد تھے درج کر رہا ہوں

مہیب اور غضبناک تند خو ریلےبجھاگئے ہیں کہیں زندگی کے لاکھوں چراغ

پلک جھپکتے ہی ویرانیوں میں ڈوب گئےوہ مسکراتے مناظر وہ لہلاتے گلاب

ردائے ستر سے محروم الامان و حفیظ بساط ِ ارض پہ بکھری ہیں بے کفن لاشیں

سکوتِ مرگ ہے طاری ، خیالِ موت محیطقدم قدم پہ ہیں محروم ِ پیرہن لاشیں

اورمیں ےہ سوچتے سوچتے سو گےا کہ کچھ عرصہ پہلے جب میں اور ےاسمےن اےک لمبی ڈرائےو پربلےک پول گئے تھے تواُس نے سمندر کی بےکراں وسعتوں سے کافی حد تک خوف زدہ ہوکر کہا تھا

مِرے اندر بھنور اُٹھنے لگے ہیں سمندر سے بڑی وحشت ہوئی ہے

مجھے اُس کی اُس لمحے کی وحشت کا اندازہ اِس وقت ہو رہا تھا اور پھِر ےہی وقت خواب میںمنتقل ہوگےا لیکن نیند بھی مجھے’’ سونامی ‘‘کی وحشت سے باہر نہیں نکال سکی ۔میں نے ’’سونامی ‘‘ کوخواب میں دیکھنا شروع کردیا۔دیکھتا ہوں کہ میں اُس کی ہولناک موجوں میں ڈوب کر عالمِ بالامیں پہنچ گیا ہوں جہاں ’’سونامی ‘‘ کے دکھ میں ایک مشاعرہ ہو رہا ہے اور مختلف علاقوں کے شاعر اپنا اپنا کلام سنا رہے ہیں ۔میں بھی پِچھلی صفوں میںجا کر بیٹھ گیا۔اس وقت ایک عراقی شاعر اپنی یہ نظم سنا رہا تھا

تین سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی

پانی کی دیوار کے نیچے دب کرمرنے والو

جس صحرامیں ہم رہتے ہیں

اُس میں توہر وقت’’ سونامی‘‘گھومتی رہتی ہے

جسم کے ریشےبہتے ہیں بھونچال بھری طغیانی میں

لاشیںگھورتی رہ جاتی ہیں لوگوںکوبے گورو کفن

تم لوگ بڑے خوشقسمت ہو۔۔۔تم لوگوں کے مرنے پر ایک زمانہ نوحہ خواں ہے

بصرہ و بغداد کی جانب ایک نظر

بس ایک۔۔۔۔۔ جہاں

صحرائی گدھ پچھلی ڈیڑھ دھائی میں

دس لاکھ سے زاءد لاشیں نوچ چکے ہیں

کچھ صدام کے کہنے پر

کچھ اقوام ِ عالم کی جانب سے عاءد کردہ

پابندی در پابندی سے

باقی عہد ِ حاضرکے چنگیز و ہلاکو نے

اپنی فرمان گہوں پر ذبحہ کئے ہیں

لیکنایک بھی پیشانی پر

غم جیسی تحریر نہیں

درد کی ایک لکیر نہیں

تم لوگ بڑے خوش قسمت ہو۔۔۔۔

تم لوگوں کے مرنے پر ایک زمانہ نوحہ خواں ہے

اس کے بعد پاکستانی شاعربیدل حیدری کی باری آئی ۔انہوں نے ’’سونامی ‘‘ میں مرنے والے بچوں کو اپنی نظمیہ غزل کا موضوع بنایا ان کے یہ دوشعر بہت پسند کئے گئے

کیا بھروسہ ہے سمندر کا خدا خیر کرےسےپیاں چننے گئے ہیں مرے سارے بچے

موج اٹھی تو میں سیلاب کی آغوش میں تھا پانی اترا تو درختوں سے اتارے بچے

اقبال ساجد کی باری آئی تو انہوں نے کہا کہ وہ عراقی شاعراپنی نظم میںجو بات کہہ رہا تھاوہ میں نے بہت عرصہ پہلے غزل کے ایک شعر میں یوں کہہ دی تھی

جہاں بھونچال بنیادِ فصیل و در میں رہتے ہیں ہمارا حوصلہ دیکھو ہم ایسے گھر میں رہتے ہیں

اقبال ساجد کو بہت داد دی گئی اُن کے بعدفیض احمد فیض کو بلا یا گیاان کے دوشعر بہت پسند کئے گئے

رسم ِ جنوں میں کوئی اضافہ ، دار پہ کوئی وارشہرِ نگاراں کی ہیں نبضیں کب سے مدہم مدہم

آنسو آنسو میں خاموش سمندر دیکھ رہے ہیںطوفانوں اور بھونچالوں کے کیسے کیسے سنگم

حسرت موہانی نے اپنی غزل ترنم کے ساتھ سنائی اور مشاعرہ لوٹ کر لے گئے ان کا شعر جو حاصل مشاعرہ قراردیا گیا

زمینوں پر سمندر حملہ آور ہو گیا ہے کنارے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں کچھ دنوں سے

علامہ اقبال نے اپنی نظم کا آغاز کچھ یوں کیا

وہی اماں ہے سمندر کی آنکھ کا کاجلحیات جس کی ہے تاریک ،شب بھنور بستہ

اسد اللہ خان غالب کو مقطع پر بہت زیادہ داد ملی

گریہ نگل نہ جائے کہیں شہر کو اسداک آنکھ سی بنی ہے سمندر کی آنکھ میں

خدائے سخن میر تقی میریوں غزل سرا ہوئے

نغمہ ، چراغ ، بزم قدح ، خواب لے گیاآنکھیں تو کھول شہر کو سیلاب لے گیا

آخر میں راقم الحروف کو بھی لوگوں کے پُر زور اصرار پر بلالےاگےا سو میںنے بھی اپنی سعی کی مگر غالب کی داد کے سِوا اور کسی کی آواز سنائی نہیں دی

اک ذرا چشم ِ سمندر وا سری لنکا ہوئی کاٹجوں کی قیمتیں برطانیہ میں گر گئیں

سر اٹھایا تھاذرا سجدے سے موج ِآب نےشہر کی پیشانیاں حمد و ثنا ء میں گر گئیں

اچانک گھنٹےوں کا شور سُنائی دےا ، مےری آنکھ کھُل گئی صبح کے چھ بج رہے تھے اور ےہ معمول کے مطابق مےری بِڈ سائےڈ ٹےبل پر رکھی ہوئی گھڑی کے الارم کی آواز تھی۔

نوٹ : (مجھے خےال آرہا ہے کہ یہ مشاعرہ توخواب میں ہوا تھا عےن ممکن ہے کہ ان میں سے زےادہ تر اشعارخود مےرے ہی کہے ہوئے ہوں)

فہرست پر واپس

بیچارہ ولیم بلیک

جب اکادمی ادبیات کےچیءرمین فخرزمان ہوا کرتے تھے تواکادمی کے سہ ماہی مجلے ’’ادبیات ‘‘کے بین الاقوامی نمبر ز کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا ۔گذشتہ دنوں میں اس سلسلہ کے چھٹے مجلے کا مطالعہ کر رہا تھا کہ میری نظر سے ولیم بلیک کی دونظمیں( ور )گزریں۔ میںپر یشان سا ہو گیاکیونکہ یاسمین حبیب نے جن شاعروں کا انگریزی سے اردو میں ترجمہ کیا ہے ان میں ولیم بلیک بھی شامل ہے اور اس کی یہ دو نظمیں بھی ۔ مگر وہاں ان نظموں کا مفہوم کچھ اور ہے اور یہاں کچھ اور۔۔پھر یاسمین حبیب کا ترجمہ منظوم ہے اور طالب حسین اشرف کاترجمہ نثری ہے لیکن نثری ترجمہ میں تو ترجمہ نگار کو کوئی زیادہ مشکل نہیں پیش آتی اس نے ایک ایک لاءن کا ترجمہ کر دنیا ہوتا ہے ۔ منظوم ترجمہ میں کئی مشکلات ہوتی ہیں۔ مگر یہاں معاملہ الٹا تھا منظوم ترجمہ نظموں کے قریب ترین تھا اور نثری ترجمہ کاواسطہ نظم سے زبردستی جوڑنا پڑ رہا تھا ۔ ولیم بلیک کی پہلی نظم دیکھئے

طالب حسین اشرف نے پاکیزہ محبت کے عنوان سے اس کا کچھ یوں ترجمہ کیا ہے (صفحہ نمبر )

کبھی کسی پر یہ راز افشانہ کرو کہ محبت میں گرفتار ہو

اور نہ ہی محبت یہ راز افشا کرتی ہے کہ وہ بھی گرفتار ہو چکی ہے

بالکل اسی جس طرح موت کا پنچھی

ان دیکھی دنیا کی جانب خاموش ہوا کی مانند رواں دواں ہے

لیکن میں نے جب اپنی محبت کا اظہار کیا ہے

اور دل کا گوشہ گوشہ چیر کے پیش کیا ہے

تو وہ حالات کی سردی ست ٹھٹھر کر

خوف کی اودبلاءوکے ڈر سے

جینے سے بیزار ہوئی ہے

(ان دیکھی منزل کی جانب چل پڑی ہے)

اور پھر اس کے جانے کے فوراً ہی بعد

ایک اجنبی مسافر آیا

ان دیکھے میں خاموشی سے

اس کے ایک معمولی سے اشارے پر وہ اس کے ساتھ چل ہڑی

( اور میں اپنی پاکیزہ محبت پر نوحہ کناں ہوں )

اب آئےے ےاسمےن حبےب کے اِسی نظم کے منظوم ترجمے کو دےکھتے ہیں ۔ نظم کا عنوان ہے ’اسرارِ محبت‘

اظہار ِ محبت کی کوشش سے

داءمی دوری اچھی ہے

مہر بلب جو رہ جاتی ہے

وہ بھی الفت ہو سکتی ہے

جیسے بادِ صبا کا جھونکا

خاموشی سے چلتا ہے

اور دکھائی دیتا نہیں

میں نے جب اظہار کیا تھا

اس کے سامنے

کھول کے اپنا دل رکھا تھا

لرزاں تھا میں

اور بھیانک اندیشوں سے یخ بستہ

آہ! محبت چلی گئی

جیسے ہی وہ مجھ سے بچھڑی

ایک مسافر چل کر آیا

خاموشی سے

مخفی سا، نادیدہ

اور اسے اک لمبے سانس کے ساتھ

اٹھا کر چلا گیا

اب آئےے ولےم بلےک کی دوسری نظم کی طرف جو انگرےزی زبان میں کچھ ےوں ہے۔

اِس نظم کا پثمردہ گلاب کے عنوان سے طالِب حسےن اشرف کا اردوترجمہ ملاحظہ فرمائےے (صفحہ نمبر )

اے پژمردہ گلاب !

تمہاری پژمردگی میں بھی قدرت نے اےک حسن رکھا ہے!

کہ جِس میں اےک ان دےکھی گرمجوشی ہے

جو کہ رات کی سفےر ہے

اور جِس میں طوفان کی سنسناہٹ ہے

کےا تمہیں تمہاری ماں نے جنم بھومی سے دربدر کردےا ہے

کہ تم زندگی بھر خوشےوں سے لطف اندوز نہیں ہوسکتے

اور تمہاری ان چھوئی گھٹاٹوپ پاکےزہ محبت

کاءنات کو رےزہ رےزہ کردے گی

(کہ تےری پژمردگی نوےدِ صبحِ انقلاب ہے)

ےاسمےن حبےب نے اِس نظم کا منظوم ترجمہ’’ بےمار گلاب ‘‘کے عنوان سے ےوں کےا ہے ۔

اے گل

تم بیمار ہوئے ہو

اک نادیدہ سا کیڑا

راتوں کو اڑتا پھرتا ہے

تیز ہواءوں کے جھکڑ میں

اس نے تمہارا بستر ڈھونڈھ لیا ہے

گہری سرخ مسرت والا

اس کی پوشیدہ تاریک محبت

تم کو جان سے مار ہی دے گی

مجّلے میں تراجم کے ساتھ دراصل انگرےزی زبان میںنظمیں نہیں تھیں لہٰذا جب میں نے ولےم بلےک کی تخلےقات کو چھانا تو مجھے صرف ےہی دو نظمیں ملیں جو میں نے پہلے لکھی ہیں۔ اگرطالب حسےن اشرف کی ےہ کاوش ولےم بلےک کی انہی نظموں کے کسی اور سکرپٹ کے تراجم ہیں تو مےری انتہائی کوشِش کے باوجود وہ مےری نظر سے نہیں گزرے۔

ترجمے کےلئے صر ف دو زبانوں کو جاننا ہی ضروری نہیں ان زبانوں کے تہذیبی اور ثقافتی پس منظر سے آگاہی بھی ضروری ہے ۔محاروے ،ضرب المثل اورمروجہ اصطلاحوں سے واقفیت بھی انتہائی اہم ہے اور پھر شاعری کے ترجمے کےلئے سب سے ضروری بات آپ کا شاعرانہ مزاج ہے وگرنہ نظم کا ترجمہ کرتے ہوئے اس چیز سے محروم رہ جانے کا واضح خطرہ ہ ہوتا ہے جسے شاعری کہتے ہیں مگر زیادہ تر جمہ نگارصرف اتنا ہی کافی سمجھتے ہیں کہ انہیں الفاظ کے مفہوم معلوم ہیں۔بہر حال ایک نظم کے دو تراجم پیش کر رہا ہوں باقی فیصلہ پڑھنے والوںنے کرنا ہے ۔

فہرست پر واپس

دِل کے پار اُترتے نےزے

زلزے کی قیامت کو گزرے ہوئے بہت دن ہوگئے ہیں مگر وہ کوئی ایسا زخم نہیں کہ آسانی سے بھر جائے۔زخم بھر بھی جائیں تو یادوں کے چراغ پلکوں کے کناروں پر جلتے رہتے ہیں۔بچھڑے ہوئے لوگوں کے درد میں جاگتے ہوئے آنسوءوں کو نیند کم ہی آیا کرتی ہے۔لیکن اشکوں کے وہ الاپ جو لفظوں میں تجسیم ہو جاتے،انہیںتو وقت بھی نہیں مٹا سکتااور جنہیں قدرت نے موتی پرونے کی یہ ہنروری عطا کی ہے انہیں آنسوءوں سے رونے کا کوئی حق نہیں بقول محمود شام

آنکھوں میں لہو بھر کے ہی اظہار کریں کیوں یہ ہونٹ یہ الفاظ ، زباں کس کےلئے ہے

پاکستان اور کشمیر میں آنے والے زلزلے پر بہت کچھ لکھا گےاہے ، تقریباً ہر شاعرنے اس موضوع پر کچھ نہ کچھ ضرور کہا ہے۔ سانحہ ہی ایسا تھاکہ کوئی بھی دھڑکتا ہوا قلم اس سے صرفِ نظر کر ہی نہیں سکتا تھالیکن اس حوالے سے مجھے دو شاعروں نے بہت زیادہ متاثر کیا اردوزبان میں محمود شام نے اور پنچابی زبان میں بوٹاخان راجس نے۔دونوں کے لفظوں میں اُن کے دل کی ایک ایک دھڑکن بجتی ہوئی سنائی دیتی ہے۔ محمود شام کا ایک شعر دیکھئے

اک نسل درسگاہوں کے ملبے میں کھو گئیدل چیرتی ہے ماءوں کے بستوں کی خامشی

یہ شاعر پڑھتے ہوئے سچ مچ دل چیردےنے والانوحہ سُنائی دےنے لگتا ہے۔ لفظوں سے آنکھوں کے راستے روح میں کرب کروٹیں لے اُٹھتا ہے۔ دماغ میں سنسناہٹ ہونے لگتی ہے ، ماءوں کے دردِ زہ کا تسلسل ، بچوں کی بِلکتی کراہیں، باپوں کا کسی بے نام مٹی کے ڈھےر پر بےٹھ کر بےن کرنا، سرد رات کے کھلے مےدان میں آگ کے الاءو میں اپنی ٹےسوں کو ٹکورتے ہوئے ےاد کا شمشان گھاٹ آباد کرنا روح میں سرد سی لہر دوڑا دےتا ہے۔ دم گھُٹ کر مر جانے والے معصوموں کے ننے مُنے کھلونیں اور کتابیں اُگلتی زمےن کا جلال دہلانے لگتا ہے۔زندگی کی کم مائےگی پر تاءسف سے ہاتھ ملتے ہوئے اُس کی اہمےت دِکھائی دےنے لگتی ہے ۔جی چاہتا ہے کہ چےخ چےخ کر اُن اجتمائی قبروں پر اےک اےک گلاب رکھ دوں جِن کی کوکھ میں جانے کِس کِس کے لال اپنی آنکھیں بند کئے جانے کِس کِس کو مستقل جُدائی کا داغ دے گئے ہیں۔کِن کِن سہاگنوں کی مانگیں وےران کرکے کےسے کےسے جےالے اپنی بند آنکھوں میں اپنے خواب لے کر چلے گئے ہیں۔کےا کےا گودیں وےران ہوگئی ہیں اور کِتنے بچے مستقبل سے ڈر کر وقت سے پہلے بڑھاپے کی دہلےز پر آبےٹھے ہیں ۔ مجھے اپنا آپ اےک چلتا پھِرتا ہجر و وصال کا زخم در زخم پےکر نظر آتا ہے۔ کِن کِن کے کِتنے آنسو کتنی کتنی آنکھوں سے بہتے ہوئے مدقوق رخساروں پر جم کراپنی لکےریں کھود گئے ہیں۔ قدرت بہر حال قدرت ہے سرِ تسلےم تو خم ہوگا ہی۔ کہتے ہیں کہ خدا کو اپنے پےاروں سے طوےل جدائی منظور نہیں اُنہیں جلداپنے پاس بُلا لےتا ہے۔۔۔ تو کےا سب پےارے چلے گئے ہیں؟ ےقےن نہیں آتا۔ محسوس ہوتا ہے اےک سانس لےتے ہوئے قبرستان میں سے گزر رہا ہوں۔ زندھ لاشیں بِکھری ہوئی ہیں ہر طرف اپنی آنکھوں میں ان کہے سوالوں کے نےزے چبھوتی ہوئی ۔ مجھے اِن آنکھوں کے نےزوں کی انی دِل کے پار اُترتی محسوس ہوتی ہے۔محمود شام کی اےک نظم بالاکوٹ میں وہ کہتے ہیں

ماں ! بہت پےاس لگی ہے

مجھے پانی دے دے

مےرے سےنے سے ےہ شہتےر

ہٹا دے ابا

میں بڑا ہو لوں

اُٹھالوں گا ےہ چھت کندھوں پر

جےسے چھ دِن سے سنبھالے ہوئے تُو ہے بابا

ماں ورانڈے کو لپےٹے ہوئے کےوں سوتی ہے

بھائی دےوار میں کےا سونگھتا ہے

دادی اےنٹوں میں سے کےوںجھانکتی ہے

منی رِڑھتے ہوئے دہلےز پہ جا پہنچی ہے

باجی پکڑو اُسے میںتو نہیں ہِل سکتا

ماں بہت پےاس لگی ہے مجھے پانی دے دے

بوٹا خان راجس اردو اور پنچابی زبان کے شاعر ہیں خاص طور پر پنچابی زبان میں ان کی شاعری کو بہت زیادہ پسند کیاجاتاہے ایسی ممحفلیں جہاں پہلے صرف میاں محمد بخش کے کلام کو ترنم کے ساتھ پڑھا جاتا تھا وہاں اب بھی بوٹا خان کی شاعری بھی سنائی دینے لگی ہے ، ان کی پنچابی شاعری کا وہی میاں محمد بخش والا اسلوب ہیں وہ اپنی گفتگو اور کلام دونوں مقامات پر میاں محمد بخش کی شا عری سے بہت زیادہ متاثر نظر آتے ہیں ااور اس میں بھی کوئی شک نہیں میاں محمد بخش اتنے بڑے شاعر ہیں کہ ان سے متا ثر بھی اعزاز کی بات ہے اگر مجھ سے یہ سوال کیا ہے کہ پنچابی زبان کے صوفی شاعروں میں سب سے بڑا شاعر کونسا ہے تو میں بغیر کسی حیل و حجت کے کہوں میااں محمد بخش ۔

بوٹا خان بھی کشمیر کے رہنے حوالے ہیں اور جہاں زلزلے کی قیامت خیزی نے ایک دنیاکی آنکھوں آنسوں کے چراغ جلا دئیے وہاں بوٹاخان کیسے اس درد سے محروم رہ سکتے تھے انہوںنے اس حوالے بہت سی شاعری کی ہے ان کی اس شاعری میں درر کی بھرپور شدت ہے ۔ بین کرنے کا اانداز ہے، یوں احساس ہوتا ہے جیسے کوئی لاشعوری طور پر کسی دکھ کیفیت میں اپنے رونے کو االفاظ دے رہا ہے،اس کے ساتھ وہ انسانی فکر کو اس درد انگیز واقعہ سے ایسے تناءج نکالنے کی طرف متوجہ کرتے ہیںجو سچائی اور ابدیت کا راستہ ہے ان کا ایک نظم دیکھئے

ستاں مہیناں دی بچی اٹھ ڈیہاڑے وچ ملبے دے سوچو جیندوی رئی

اس دا مینوں نہ کوئی جواب ملدا

کی کھاوندی رئی کی او پیندوی رئی

اس نوں کون کھلاوندا سی وچ ملبے،

کیویں بھکاں دے پھٹاں نوں سیوندی رئی

سچے دین والا اللہ جانڑداے کی

او کھاوندی تے کی پیوندی رئی

کیویں چیندوی رئی

آزاد کشمیر کے شہر باغ کے متعلق بھی انہوں نے ایک نظم لکھی ہے باغ آزاد کشمیر کا وہ شہر جو شاید زلزلے کے مرکز کے بہتت زیادہ قریب تھا اور وہاں بہت زیادہ تباہی ہوئی ،دیکھئے بوٹا خان راجس نے اسے کس انداز میں پیش کیا ہے

آیا وقت مندا جدوں باغ اتے، تڈوں چھڈ کے بااغ بہار ٹر گئے

کھسک گئی سی زمیں پیرہیٹھوں، اتوں چن تارے چیخاں مار ٹر گئے

کہڑی بستی دی گل میں کراں یارو، بالاکوٹ تھیں کئی ہزار ٹر گئے

راجس بیٹھ کے ماں دی گود اندر جنہاں کیتے سن ،قول قرار ٹر گئے

فہرست پر واپس

میانوالی کا دریائے سندھ

یک تو وہ دریائے سندھ ہے جس کی روانی موج موج پہاڑوں کا جگر چیرتی ہوئی۔۔شیروں کی طرح دھاڑتی ہوئی۔۔آہنی چٹانوں سے ٹکراتی ہوئی۔۔سنگلاخ زاروں میںنت نئے راستے تراشتی ہوئی۔۔کالاباغ کے مقام پر جب کوہساروںسے باہرآتی ہے تو میانوالی کے میدانوں کی سبک خرامیاں پہن لیتی ہے۔

مگر ایک اِس سے بھی عظیم تر دریائے سندھ ہے۔وہ علم و ادب کا دریائے سندھ ہے جس کا دوسرا کنارہ آنکھ نہیں دیکھ سکتی۔یہ وہ دریا ہے جو روحوں سیراب کررہا ہے دماغوں میں بہہ رہاہے۔جس کے میٹھے پانیوں نے زندگی کی آبیاری کی ہے۔جس کی روانیوں نے میانوالی کی تہذیب کو چلنے کا ہنر سکھایا ہے

مجھے گولائی میں تراشی ہوئی نمل جھیل کی سفید پہاڑیوں کی قسم

مجھے کھجور کی ٹوٹی ہوئی شاخ کی طرح افق کی چشمہ جھیل میں کرتے ہوئے چاند کی قسم

مجھے کوہ سرخ کی بے آب و گیاہ چٹانوںپربہنے والے جھرنے کے اردگرد پتھروں پر اگی ہوئی روئیدگی کی قسم

مجھے پانیوں میں ڈوب جانے والی بستی ’’گانکی‘کی قسم جس نے علم و ادب کی پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

مجھے نمک کی کانوں میںکان کنوں کی نمک میں گھلتی ہوئی ہڈیوں کی قسم

مجھے گمشدہ شیشم کے جنگلوں میں صبح سویرے شور مچاتے ہوئے کالے تیتروں کی قسم

مجھے کالاباغ اسٹیٹ کی کرچیاں فضاءوں میں بکھیرتی ہوئی بغوچی تحریک کی قسم

مجھے جاگیرداروں اور سرمایہ کاروں کے خلاف کے بننے والے عوامی محاذ کی قسم

مجھے برکتوں بھرے سلطان ذکری کے مزار کی قسم

مجھے میانوالی کے خود سر شاعروں ،سر پھرے ادیبوں ،باعمل دانشوروں اورسر فروش عالموں کی قسم

کہ لوح و قلم کے اس خوبصورت دریا نے میانوالی کی خوبصورت ترتہذیب کو موج موج خوبصورت ترین بنادیا۔

لوح و قلم کی داستاں کچھ زیادہ پرانی نہیں ۔مجھے وہ دن یاد ہے۔۔ جب حرف سے حرف ہم لمس ہوا۔۔۔ وصالِ حروف کے افق سے لفظ طلوع ہوئے اور جگنوءوں کی طرح رات کے کاغذ پر جگمگانے لگے۔زمیں پر کہیکشاں اتر آئی ۔تتلی نے رنگوں کی ۔۔۔۔ گلابوں نے خوشبو کی ۔۔۔۔اور مہتابوں نے روشنیوں کی تاریخ رقم کی ۔

ماضی کے مُردوں کی ہڈیاں ۔۔حال کے چمکتے ہوئے سکے اور مستقبل کے ثمرور شاخچے ایک ہی ہار میں پرو دئیے گئے۔

یہ معجزہ پہلی بارکرہ ء ارض پر قلم کی نوک سے ٹپکتی ہوئی روشنائی سے نمودار ہوا۔۔۔سطر اسی ہار پرونے کو کہتے ہیں ۔اسی سے اساطیر کا لفظ خلق ہوا۔جس نے زماں کو مکاں کی گرفت سے نکال کر بے کرانی کی ویرانی میں پھینک دیا

سورج کے ماتھے کی آگ اگلتی آنکھ کیا جانے کہ سلسلہ ء روز و شب کیا ہے ۔ ؟۔گزرا ہوا کل اور آنے والا کل کس نے اس کی ہتھیلی پر رکھ دیا ہے ۔اس کی آنکھ کیوں نگارخانہ ٗ لوح و قلم کی تصویریں دیکھ لیتی ہے۔شاید صرف اس لئے کہ اس پر وہی صحیفے نازل ہوئے ہیں ۔جنہیں قلم کے فرشتے نے زمین پر اتارا ہے۔

میں چاہتا ہوں کہ میں اِ س صاحب ِ لوح و قلم کے ہزاروںگیت لکھوں۔اس کےلئے قطرہ قطرہ آنکھ سے قیصدے کشید کروں۔عقیدت کے درخت سے شاخ شاخ منقبت کے پھول چنوں۔۔اس کی روشنیوں کے تمام رنگ کینوس پر پینٹ کردوں مگر سورج کی کرنوں کو مٹھی میںقید نہیں کیا جا سکتا۔وہ ایک باکمال اور صاحب اسلوب شاعر۔ افسانہ نگار ، تنقید نگار،کالم نگاراور مورخ ہی نہیں۔عربی فارسی ، انگریزی،اردو ، پنجابی ، سرائیکی اور سنسکرت زبان کے بڑے عالم بھی ہیں۔ان کی قرآن شناسی کے بارے میں تو غلام احمد پرویز زندہ ہوتے کچھ لکھتے جن کی تحریروں کا انتظار کرتے کرتے طلوع اسلام کا پرچہ اکثر اوقات تاخیر کا شکار ہو جاتا تھا۔

جی ہاں ۔۔ وہی غلام احمد پرویز ۔جن کے مضامین کے عربی زبان میں تراجم کر کے سید نصیر شاہ نے انہیں عرب دنیا میں شنا خت عطا کی تھی۔مصر کے معروف رسالے ’’الوحی ‘‘ ’’الاسلام ‘‘اور’’الدین ‘‘ کے پرانے شمارے آج بھی اس بات کی گواہی دے رہے ہیں ۔ انہوں نے عربی زبان کے پاکستان میں دوسرے بڑے عالم ہونے کی حیثیت سے قدم قدم پر پرویز صاحب کی رہنمائی کی (یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ غلام احمد پرویز عربی زبان انگریزی زبان کی وساطت سے سیکھی تھی)۔خاص طور پر لغات القران کی ترتیب کے سلسلے میں مولانا عبدالرحمان طاہر سورتی اور شاہ صاحب نے ان کی بھرپور مدد کی ۔غلام احمد پرویز نے مصر کے بے مثال مفکر ِقران علامہ السید احمد السیفی سے بھی جو استفادہ کیا اس میں بھی وسیلہ شاہ صاحب کی ذات گرامی تھی ۔ شاہ صاحب نے ہی سیفی صاحب کے بے شمار مضامین کا ترجمہ کیا اورانہیں اردو دنیا سے روشناس کرایا۔طلوع اسلام میں شاءع ہونے والے یہ مضامین آج بھی طلوع اسلام کےلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔غلام احمد پرویز اور سید نصیر شاہ کی چار پانچ سال کی رفاقت آخر کار نظریاتی اختلافات کی وجہ سے منقطع ہو گئی۔لیکن باہمی احترام میں کبھی فرق نہیں آیا۔سید نصیر شاہ کی عربی دانی کے معترف عجمی ہی نہیں عربی بھی ہیں۔مصر کے رسالے ’’القرطاس ‘‘اور دمشق کے رسالے ’’الخطاب ‘‘ میں شاہ صاحب کے سینکڑوں مضامین شاءع ہوئے ۔ابن فارس ، متنبی ،اور ابونواس نے شاہ صاحب نے عربی زبان میں جو کام کیا ہے اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے عربی نثر کے ایک نادر نمونے تخلیق کئے کہ علامہ حسنی المبارک جیسی شخصیت بھی مصر کے رسالے الطوع میں اپنے مضمون (الادبا العربیہ فی پاکستان ) میں یہ لکھنے پر مجبور ہو گی۔کہ پاکستان میں سید مسعود عالم ندوی کے بعد سید نصیر شاہ عربی زبان کے سب سے بڑے ادیب ہیں۔سعودی سفارتکاروں نے جب شبلی نعمانی کی سیرت النبی کا عربی کا ترجمہ کرانے کا سوچا تو علامہ طاہر سورتی نے کہا یہ کام سید نصیر شاہ سے بہتر اور کوئی نہیں کر سکتا۔ اور پھر یہ ذمہ داری علامہ طاہر سورتی کی لگائی گئی کہ وہ شاہ صاحب سے یہ کام کرائیں۔شاہ صاحب نے کام مکمل کر کے علامہ طاہر سورتی کے حوالے کر دیا مگر انہی ایام علامہ طاہر سورتی کا انتقال ہو گیااور اس پر ستم یہ کہ ہزار کوشش کے باوجود ابھی تو وہ مسودات نہیں مل سکے ۔ نجانے علامہ طاہر سورتی انہیں کس کے حوالے کر گئے ہیں ۔اگر کوئی شخص ان کے متعلق کچھ جانتا ہو تو اکادمی ادبیات کی وساطت سے سید نصیر شاہ سے ضرور رابطہ کرے یہ ایک کار خیر ہو گا

(یہ تحریر میانوالی میں سید نصیر شاہ کے شاتھ منائی جانے والی شام میں پڑھی گئی)

فہرست پر واپس

اشفاق چغتائی ادبی کانفرنس

میانوالی کی تاریخ میں اشفاق چغتائی ادبی کانفرنس شاید سب سے بڑا ادبی اجتماع تھااس موقع پراشفاق چغتائی کی چار کتابیں شاءع کی گئی تھیں ۔ان کی رباعیات کا مجموعہ ’’صراحی ‘‘جس کے متعلق ’’احمد فراز نے کہا ہے ’’کہ اشفاق چغتائی نے رباعی کی صنف کو طاقِ نسیاں سے اتار کر حجلہ ء سخن میں پھر سجادیا ہے ‘‘دوسری کتاب ان کی شاعری کا مجموعہ’’چراغ‘‘ ہے جس کے متعلق عطاالحق قاسمی کہتے ہیں ’’میں ’’چراغ ‘‘ کے بارے میں اس سے زیادہ کچھ کہنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا کہ عطار کا یہ کام نہیں ہے خوشبو اپنا اعلان خود کرتی ہے۔ تصوف کے موضوع پر اشفاق چغتائی کی کتاب ’’فقرِ غیور کے دیباچے میں ڈاکٹر سلیم اختر لکھتے ہیں’’حالات نے مجھے یاس پرست اور قنوطی بنا ڈالا ہے اس لئے اب کہیں بھی روشنی کی کرن نظر نہیں آتی۔اس کے باوجود’’فقرِ غیور‘‘دل کو چھوتی ہے کہ یہ اور اس نوع کی کتابوں سے اس احساس کوتقویت ملتی ہے کہ سرنگ کتنی طویل اور تاریک کیوں نہ ہو اس کے اختتام پر روشنی کا داءرہ بھی ہوتا ہے۔چوتھی کتاب اقبالیات کے موضوع پر ہے’’اقبال کا تصور ِ وجود و شہود‘‘،اس کتاب کے حوالے سے احسان اکبر کہتے ہیں ’’اشفاق چغتائی سید جمال الدین افغانی اور اقبال کی فکر کے پیرو تھے۔ فکرِ اقبال سے تو انہیں ٹوٹ کرمحبت تھی۔ وہ مسلمانوں کی مشترکہ فیڈرل مملکت کاخواب دیکھتے تھے‘‘ڈاکٹر انعام الحق جاوید ان کے بارے میں لکھتے ہیں کہ ’’ میں محمد اشفاق چغتائی کو ایک مفکر ، ماہر اقبالیات، منجھے ہوئے شاعر اور ایک ایسے درد مند شخص کی نظر سے دیکھتا ہوں جو جتنا اپنے فکر و نظر کی رو سے کھرا ہے اس سے کہیں بڑھ کر اپنے عمل میں کھرا ہے ‘‘ڈاکٹر محمد اجمل نیازی لکھتے ہیں ’’میں شاید اشفاق چغتائی کے مرتبے کی نشاندہی نہیں کر سکتامیں جب اس کےلئے چند حرف لکھ رہا ہوں تو اس کو اپنا اعزازسمجھ کر بات کر رہاہوںمگر اعزاز کا راز بھی سمجھنے والا وہی تھا۔اس کے اندر آگ بھری ہوئی تھی ایک آتش فشاں اس کے پاس تھا۔مگر وہ راکھ کے ڈھیر پر کھڑا اپنے آپ کو سنبھالنے کی کوشش کرتا رہا آتشِ گل سے بھی اس نے وہی کام لیاجو آتش فشاں سے لیا جاتا ہے اس حرارت کی تقسیم اور تاثیر نے اس کے لہومیں شاعری تخلیق کی ‘‘ڈاکٹر طاہر تونسوی ان کے شعری مجموعہ چراغ کے دیباچے میں لکھتے ہیں ’’اشفاق چغتائی کے ہاں میر سے لے کر غالب تک کی غزل کی فکری لہر موجزن ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے ہاں میر کی سی درد مندی اور غالب جیسی بلند پروازی دکھائی دیتی ہے۔ لمحہ موجود میں اشفاق چغتائی ایک ایسے چراغ کی مانند ہیں جو نہ صرف نشانِ منرل کا تعین کرتا ہے بلکہ اپنی لو سے راستہ بھی دکھاتا ہے اور منزل تک پہنچنے کا وسیلہ بنتا ہے اور میرے نزدیک بجھنا اس مقدر نہیں ٹھہرتا اس لئے کہ وہ امید اور روشنی کی علامت ہے اور ایک ایسی علامت جو مثبت داءمی اقدار کی آئینہ دار بھی ہے۔ اس اعتبار سے میرے نزدیک چراغ تو چراغ ہوتا ہے اور چراغ ہی رہتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ منصور آفاق اس چراغ کی روشن لو ہے اور اسی میں اشفاق چغتائی کی شاعری کا جواز بھی ہے‘‘

فہرست پر واپس

نعتیہ مشاعرہ کا خواب

نعتیہ مشاعرہ کا ایک برکتوں بھرا عمل ہے،شمعِ ہدایت پہ دورد و سلام بھیجنے کا پُرسعادت منظر ہے، ہردور میںلفطوں کے یہ ثواب ہونٹوں پر مچلتے رہے،نیکیوں کی آوازیں گونجتی رہیں،گذشتہ رات ایک نعتیہ مشاعرہ میرے تصورات میں بھی انعقاد پذیر ہوامگر یہ مشاعرہ اپنی روایت سے کسی حد تک مختلف تھا،اگرچہ اس کی ابتداء حضرت ِحالی سے ہوتی ہے جنہوں نے فرمایا تھا

اے خاصہ خاصانِ رسل وقت دعا ہےامت پہ تری آکے عجب وقت پڑا ہے

مگر مجھے اپنے عہد میں کم ہی لوگ ایسی نعت کہنے والے دکھائی دئیے ہیںلمحہ ء موجود ایسی نعتیہ شاعری کی ضرورت و اہمیت سے تو کسی کو انکار نہیں ہو سکتا لیکن اس طرف پہلا قدم بڑھانے کی ضرورت ہے شاید اسی

خیال نے مجھے مجبور کیا کہ میںحالی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایسا تصوراتی نعتیہ مشاعرہ تحریر کروں جو بارگاہ رسالت میں اس دورِ اذیت کی ستمرانیوں کے خلاف ایک استغاثہ ہو،سو میں لکھا ہے اس میں میرے سوا مام شعرائے کرام خیالی ہیں ۔مشاعرہ کا آغاز میں اپنی ایک نظم سے کرتا ہوں

طلسم ِ مرگ کے جادومیں محوِ استراحت ہیںنگر زنبیلِ ظلمت رُو میں محو استراحت ہیں

شبیں چنگاریوں کے بستروںخواب بنتی ہیںاندھیرے راکھ کے پہلو میں محوِ استراحت ہیں

خموشی کا بدن ہے چادرِ باردو کے نیچےکراہیں درد کے تالو میں محوِ استراحت ہیں

پہن کر سرسراہٹ موت کی ، پاگل ہوا چپ ہے فضائیں خون کی خوشبو میں محوِ استراحت ہیں

کہیں سویا ہے زخم کے تلچھٹ میں پچھلا چاندستارے آخری آنسو میں محوِ استراحت ہیں

ابھی ہو گا کسی بم سے اجالا۔۔بس ابھی ہوگایہ خطہ پُرسعادت اے فروغِ دیدہ ء تقویم

ابھی ہو گا شعاعوں کے لہو سے آئینہ خانہمرا دشتِ شہادت اے رسولِ کوثر و تسنیم

اوراب اپنی نعیہ نظم پیش کرنے کےلئے عراقی شاعرابو نواس جدید آتے ہیں ،

’’آزاد نظم پیش کرتا ہوں اس کا عنوان ہے ۔ایک جزیرے سے دعا

گونجتے ہیں روح میں

بجلیوں کے ننگے تار

باربار۔۔۔بار بار

ناخنوں کے زخم

کھینچنے کے کرب سے گزرتے ہیں

پیپ سے بھرے ہوئے

جنبشِ بدن ہوئی ۔۔ ہرے ہوئے

مو ت کی اذیتیں۔۔۔درد سے بھرا شکم

برہنگی کہ شرم آئے آپ اپنے آپ سے

اور ایسے وقت میں

سگریٹیں بجھائی جارہی ہیں جسم پر

ہاتھ پشت پر بندھے ہوئے ہیں پاءوں میں ہیں بیڑیاں

لوھے کی فصیل در فصیل ایک خول میں

فرش سرد آگ سے تپا ہوا ہے وقت کا

جرم بھی تو کوئی کم نہیں مرا

کار بند میں رہا ہوں سنتِ رسول پر

زندگی گزارنے کے خوبرو اصول پر

اے خدائے کن فکاں

یہ عرصہ ، حاصلِ حیات ہے ۔۔ قبول کر

اور اب دعوت دیتا ہوں میں انیسِ وقت میردبیر علی خان اصفہانی کومرثیہ لکھنے میں انہیں بڑا کمال حاصل ہے ، آئیے سنتے ہیں ان سے ان کی نعتیہ نظم

’’معزز خواتین و حضرات میری نظم کا عنوان ہے ’استغاثہ ‘

پائے عابد میں اُدھر درد کی زنجیر بجی

میری آنکھوں میں اِ دھر عہد کے زنداں ابھرے

آب دیدہ میں سلگ ااٹھا گوءن ٹانا موبے

گرم پلکوں نے دیا اور اذیت کو فروغ

باڑ کانٹوں کی لپیٹی ہوئی انسانوں سے

چبھ رہی ہے مرے پہلو میں بڑے درد کے ساتھ

میرے احساسِ سیہ بخت پہ کیا کیا گزری

وہ اُدھر ظلم کے دربار میں زینب پہنچی

میری سوچوں میں اِ دھر عہد کے سلطاں ابھرے

ذہن میں پھیل گیا قصرِ طبا شیر کا خوف

قتل نامہ نیا جاری ہوا واشنگٹن سے

پھر وہ بیعت سے کسی شخص نے انکار کیا

کربلا دھر میں آباد ہوئی ہے پھر سے

وہ ادھر خیمے جلائے گئے معصوموں کے

اور اِ دھر راکھ ہوئیں بستیاں بمباری سے

وہ اُدھر فوچ صف آرا ہے یزیدیت کی

اور اِ دھر میری نبی!ؐ تیری نہتی امت

جنگ جاری ہے وہ سچائی کی جاگیر کی جنگ

کتنی صدیوں سے پبا ہے ترے شبیر کی جنگ

پیشِ خدمت ہوں تری بارگہِ رحمت میں

استغاثہ لئے تقدیرِ اذیت کے خلاف

ایک عرضی لئے یزداں کی مشیت کے خلاف

یہ تھے جناب میر دبیر علی خاناصفہانی ۔۔اگلے شاعر کو دعوت دینے سے پہلے ایک قطعہ پیش خدمت ہے

دماغ درد کے بولوں سے اٹ گیا اپنابدن تمام پھپھولوں سے اٹ گیا اپنا

لکریں ہاتھ کی باردو لے گیا چن کرنصیب توپ کے گولوں سے اٹ گیا اپنا

اور اب دعوت دیتا ہوںجناب رضا شاہ کو،ان کا تعلق ایران سے ہے

مرے مولا یہ بازو دشمنِ امت نے کاٹے ہیں اجالے مانگتے تھے اس لئے ظلمت نے کاٹے ہیں

مرے مولایہ آنکھیں دستِ باطل نے نکالی ہیں دفاع اپنا یہ کرتی تھیں سو قاتل نے نکالی ہیں

مرے مولا یہ سینہ ظلم کے خنجر نے چیرا ہے دھڑکتا تھا مرادل اس لئے پتھر نے چیرا ہے

مرے مولا یہ پاءوں آگ کے تودوں نے کچلے ہیںابھی ہونے ہیں جو ان تیل کے سودوں نے کچلے ہیں

مرے مولا یہ چہرہ موت کی چیلوں کے نرغے میں سمندر پار سے آئے ہوئے فیلوں کے نرغے میں

مرے مولا ابابیلوں کے لشکر بھیج صحرا میں جنہوں نے رُت بدل دی تھی وہ کنکر بھیج صحرا میں

اور اب اپنی نعتیہ نظم سنانے کےلئے آئے ابراہیم جبران

’میری مختصر سی نظم کا عنوان ہے۔۔ تیل کے قزاق

چارہ ساز بیکساں امداد کر امداد کر

اے مقدس آسماں امداد کر امداد کر

اسلحہ بالکل نیا ڈھالا ہوا حیران کن

سازشیں، دھوکہ دھی ،کالی ملمع کاریاں

ساتھ میں ابلاغ کے قاتل ذراءع اور فوج

دور تک اک اجتماعی المیہ۔۔۔ امدااد کر

بڑھ رہا ہے درد کا دورانیہ ۔۔۔امداد کر

تیل کے قزاق آئے ہیں سمندر پار سے

فہرست پر واپس

نعتیہ مشاعرہ کا خواب (دوسرا حصہ)

(کچھ دوستوں کے کہنے پر دوبارہ اس بات کی وضاحت کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ اس تصوراتی نعتیہ مشاعرہ میں شامل تمام شعراء کرام خیالی ہیں اورساری نظمیں میری اپنی تخلیق کردہ ہیں ، اور ان کا مقصداپنے عہد کے شعراء کو اس طرف متوجہ کرنا ہے کہ ظلم کے اس عہد میں ان کے فراءض کیا ہیں)

بھرپور تالیوں کے شور میںاستادِ سخن جنا ب وصال احمد پوری سٹیج پر آتے ہیں اور کہتے ہیں سب سے پہلے ایک مختصر سی نظم پیش کرتا ہوں اس کا عنوان ہے ’صدیوں کا فرق‘

’ہم ڈیسک بنایا کرتے تھے

پچھلی صدی تک

تابوت بنانے کا اب کام زیادہ ہے‘

اور اس کے بعد وہ اپنی حمدیہ نظم پیش کرتے ہیںجس کا عنوان ہوتا ہے ’ شہرِ نگاراں سے ایک دعا‘

’تجھ کو دیارِ صبح محمد کا واسطہ

اس آسمانِ خاک کے گنبد کا واسطہ

تجھ کو مری نمازِ تہجد کا واسطہ

کر رحم میرے گھر پہ نبی پاک کےلئے

پھر گر نہ جائے کوئی کہیں بم گزار خیر

مجھ سے نہیں گزرتی شبِ غم گزار خیر

بیوی ہے تین بیٹے ہیں دو لڑکیاں بھی ہیں

اک چھت تلے تمام ہیں باہم گزار خیر

ملبے کا ایک ڈھیر مرا شہر بن گیا

برپا گلی گلی میں ہے ماتم گزار خیر

نکلے ہیں ٹینک ظلم کے گرد و غبار سے

آیا ہے خاک و خون کا موسم گزار خیر

میرا وطن چرایا گیا ایک ایک کوس

وہ سرنگوں ہے دیس کا پرچم گزار خیر

مجھ سے نہیں گزرتی شبِ غم گزار خیر‘

سامعین کے اصرار پر وہ ایک نظم اوربھی سناتے ہیں جس کا سرنامہ ہوتا ہے ’کنکروں کے انتظار میں کچھ بین‘

’مرے مولا یہ بازو دشمنِ امت نے کاٹے ہیں اجالے مانگتے تھے اس لئے ظلمت نے کاٹے ہیں

مرے مولایہ آنکھیں دستِ باطل نے نکالی ہیں دفاع اپنا یہ کرتی تھیں سو قاتل نے نکالی ہیں

مرے مولا یہ سینہ ظلم کے خنجر نے چیرا ہے دھڑکتا تھا مرادل اس لئے پتھر نے چیرا ہے

مرے مولا یہ پاءوں آگ کے تودوں نے کچلے ہیںابھی ہونے ہیں جو ان تیل کے سودوں نے کچلے ہیں

مرے مولا یہ چہرہ موت کی چیلوں کے نرغے میں سمندر پار سے آئے ہوئے فیلوں کے نرغے میں

مرے مولا ابابیلوں کے لشکر بھیج صحرا میں جنہوں نے رُت بدل دی تھی وہ کنکر بھیج صحرا میں‘

ان کے بعد تشریف لاتے ہیں سعدی ء وقت فیروز شیرازی ان کی نظم کا عنوان ہوتا ہے’تم کون ہو‘

’بادلوں کی سیڑھیوں سے زینہ زینہ ،پے بہ پے

ٹوٹتا، گرتا ہوا

کیا کوئی بارود کا آسیب ہو۔۔تم کون ہو

کیا کوئی صدیوں پرانی قبر کی بد روح ہویا

جسم ِ آدم خور کا ’ری سائیکل‘ ہو کون ہو

کون ہو تم کون ہو تہذیب کی تعمیرگہ میں

کھوپڑی کی تخت پر بیٹھے ہوئے

کیا کوئی کاہن ہوتم قربان گہ کی کوٹھڑی میں موت کے

یا کسی مرگھٹ کے ٹھیکےدار ہو تم کون ہو

اسلحہ کے کارخانے کے کوئی سفاک مالک ہو

یاپیشہ ورکوئی قاتل ہو تم

تم کون ہو

اوڑھ کر اک شال کالے رنگ کی ۔۔۔تیار کردہ۔۔

گیسوئے اطفال کے کمخواب سے

آدمی کی کھال کے جوتے پہن کر

خنجروں سے تیز دانتوں کا تبسم ساتھ لے کر

گولے بھر کے ٹوکری میںتوپ کے

نسلِ انسانی کی پگڈنڈی پہ چلتے آرہے ہو

کون ہوتم کون ہو‘

اور ان کے بعد انہوں نے اپنی نعتیہ نظم سناتے ہوئے کہا ’’اب ایک نعتیہ نظم پیش کرتا ہوں جس کا عنوان ہے’یا خدا دستِ کرم یا بنیؐ دستِ امداد‘اس کے دومنظر ہیں پہلا منظر دیکھئے

’دور تک موجہ ء شبنم سے دھلی ریتوں کیلذتِ لمس و نظر روح میں پیوست ہوئی

سانپ کی رنگ بھری قوس نماسیدھی لکیردیکھ کر اور طبعیت مری سر مست ہوئی

سانپ قاتل ہی سہی پھر بھی بھلا لگتا ہےکتنا بہتر ہے شبِ ظلم کے سرخیلوں سے

ڈس لئے یوں ہی جنہوں نے مرے لاکھوں افرادیا خدا دستِ کرم یا بنیؐ دستِ امداد‘

اور اب دوسرا منظر پیش کرتا ہوں

’ دور تک رات میں لپٹا ہوا صحرائے بسیطدھاریوں والا کھڑا ہے کسی ٹیلے پہ وجود

دو چمکتی ہوئی چیتے کی دہکتی آنکھیںخوف پھیلاتی ہوئی بھی بڑی دلدار لگیں

میں نے دےکھی ہے تمدّن کی لہوپوش نظرجِس کی رفتار سے انبار گریں لاشوں کے

جس کے اٹھنے سے ہوئیں بستیاں کتنی بربادیا خدا دستِ کرم یا بنیؐ دستِ امداد‘

ان کے بعد نئی نظم کے نماءندہ شاعرعشرت رواقی آتے ہیں ان کی نعتیہ نظم کا عنوان ہوتا ہے ’کالی کملی‘

’طلوعِ صبح سے پہلے بھیانک روشنی اٹھتی ہے گلیوں میں

دھماکہ خیز آوازوں سے بھرجاتی ہیں دیواریں

پرندے سہم جاتے ہیں

ہوائیں اوڑھ لیتی ہیں دھویں کی سرمئی چارد

درختوں سے اترتی راکھ مل کر اپنے چہرے پر

کہیں پر فاختہ کا ادھ جلاچہرہ

کہیں زیتون کی جلتی ہوئی لکڑی

کہیں تہذیب کے چولہے سے آئے ماس کی خوشبو

کسی گڑیا کی ٹانگیں

کھلونے کا کوئی ٹکڑا

کہیں معصوم ہونٹوں کی لکیریں سی

کہیں پر کوئی فیڈر جسمِ حوا کا

اندھیری رات سی اینٹیں

کواڑوں کے سیہ تختے

نظر میںدرد کا ملبہ

طلوعِ صبح سے پہلے

سمندرپار سے آتے اجالوں سے

بچالے

کالی کملی میں چھپا لے‘

فہرست پر واپس

نعتیہ مشاعرہ کا خواب (تیسرا حصہ)

اگرچہ اس مشاعرہ کےلئے کسی طرح کی کوئی اشتہاربازی نہیں کی گئی تھی لیکن سینہ بہ سینہ بات دور دور تک پھیلی تھی سو اس میں شریک کےلئے دور دراز سے محبان ِشعرو ادب آئے ہوئے تھے جو مصرعے شاعر کے منہ سے نکلنے سے پہلے اٹھا لیتے تھے جب بلال رضا نے احمد رضا خان بریلوی کی نعتیہ زمین میں ذرا سی ترمیم کے ساتھ ترنم سے اپنی پرسوز آوازمیں یہ نعت پڑھنا شروع کی تو ہر طرف سے سبحان اللہ کی آوازیں آنے لگیں

صبحِ انساںکے منظر لاکھوں سلامزندگی کے پیمبرپہ لاکھوں سلام

جس میںرہتی تھی عرش ِکرم کی بہشتکچی انیٹوں کے اُس گھر پہ لاکھوں سلام

جس پہ آرام کرتے تھے شاہِ عرباُس کھجوروں کے بستر پہ لاکھوں سلام

جس سے پیتے تھے پانی شہ ِ دوسرااس گھڑے کے لبِ تر پہ لاکھوں سلام

جس نے کیڑوں مکوڑوںکا رکھا خیالاُس حسیں پائے اظہرپہ لاکھوں سلام

جس کے گھر مال و زر کا چلن ہی نہ تھاایسے نادار پرور پہ لاکھوں سلام

زر ضرورت سے زاءد کسی اور کا ہےکہنے والے مدبر پہ لاکھوں سلام

جس قناعت نے بدلانظامِ معاشاس شکم پوش پتھر پہ لاکھوں سلام

’کل جہاں ملک اور جو کی روٹی غذا‘استقامت کے پیکر پہ لاکھوں سلام

جس نے اسراف و تبذیر تک ختم کیاُس غربیوں کے سرور پہ لاکھوں سلام

لوگوں کی پھر پور فرماءش پر انہوں نے نظم بھی سنائی جس کا عنوان تھا’گیارہ ستمبر

گیارہ ستمبر کی وحشت سرا سے

لہو بے گناہی کا بہتا ہوا

مری نوکِ مژگاں سے ہوتے ہوئے

جسے غم کی تاریخ بننا پڑا ہے

مجھے اس کا دکھ ہے

کہ میں آدمی ہوں

مرے خون کا رنگ بھی سرخ ہے

جنہیں سات جولائی کی قبرتک

زمیں دوز رستوں کی تاریکیاںلے گئیں

مجھے ان کا دکھ ہے

کسی اور کے جرم پر ان کو مصلوب ہونا پڑا ہے

یہی ہے دعا کہ قیامت کے دن

مسیحا کا دستِ شفاعت سروں پر ہو ان کے

مگرسال کی باقی تاریخیں

جن کی شہادت کا دن بن رہی ہیں

مجھے ان کے غم میںبھی ماتم کدہ کوئی آباد رکھنا پڑے گا

کہ وہ سارے اشخاص میرے قبیلے کے افراد ہیں

مجھے روز رونا ہے

دو چار سو ساتھیوں سے لپٹ کر

مجھے چادریں ڈالنی ہیں

سبھی بیوہ ہوتی ہوئی عورتوں کے سروں پر

وہ بیٹوں کی لاشوں سے لپٹی ہوئی ۔۔۔ماءوںکو

مجھے پرسا دینا ہے۔۔۔ میں کیا کروں

کس لئے ساری دنیا بنادی گئی قتل گہ کس لئے

کس لئے بیج بونے لگے ہو سروں کا

گھروں کے دریچوں سے لٹکے ہوئے باغچوں میں

پہاڑوں کی زرخیز شادابیوں میں

مرے ریگزاروں کی جاں تابیوںمیں

مجھے آتے موسم کی فصلوں سے ڈر لگ رہا ہے

مجھے اِن شہیدوں کی نسلوں سے ڈر لگ رہا ہے

گیارہ ستمبر کہیں سال بھر نہ ہی آنے لگے

ان کے بعد مشاعرہ کے آخری شاعرشاعر انقلاب احمد مسعود تشریف لائے انہوں نے کہا ’’بلال رضا نے سلام سنایا تھا میں ایک نعتیہ دور د پیش کرتا ہوں

درود اس پر کہ جس نے سر بلندی خاک کو بخشیتجلیٰ آدمی کی قریہ ء افلاک کو بخشی

درود اس پر کہ جو جمہوریت کا دین لایا تھاجو لوگوں کی بھلائی کےلئے لوگوں میں آیا تھا

درود اس پر کہ جو جاگیرداری کا مخالف تھاجہاں میں مال و زر کی شہر یاری کا مخالف تھا

درود اس پر کہ جس نے سود فرمایا بٹائی کوکہا جاءز فقظ اپنی ہی محنت کی کمائی کو

دروداس پر کہا جس نے کہ انساں سب برابر ہیںزمیں پر یہ لکیریں کھینچنے والے ستم گر ہیں

اس کے بعد انہوں نے ایک اور نعتیہ نظم سنائی جس کا عنوان تھا’تفریقِ من و تُو‘اور انہوں نے عرب ممالک کے بادشاہوں کے نام اس نظم کاانتساب کیا

رات سانسوں کی مشقت کو مکمل کر کےبن گئی ایک ضیابخش سویرے کی رسول

یوں اندھیرے کی رداءوں پہ اجالے بکھرےبے بصر آنکھ پہ جس طرح بصار ت کا نزول

مہرانوار طلوع حجرہ اقدس سے ہواکہکشاءوں نے وہیں جھک کے قدم چوم لئے

صحن مسجد کے ہراک ذرہ میں دھڑکی جنتاور صبا جھوم اٹھی زلف کے خم چوم لئے

شدتِ عشق سے بے تاب رفیقوں نے اُدھرحسنِ ترتیب سے مٹی کو کیا تخت نما

چہرہ ء ناز پہ نفرت کا تاثر ابھرااور احباب سے پوچھا یہ بھلا چیز ہے کیا

کپکپاتے ہوئے ہونٹوں سے الجھ کر نکلیحدتِ کرب سے اصحاب کی مغموم صدا

روز آتے ہیں یہاں قیصر و کسریٰ کے وفودآپ سلطان جو ہیں سارے عرب کے آقاؐ

فقر ہی فخر سہی آپ کا بے شک ، لیکنوفد خلجان میں پڑ جاتے ہیں اکثر مولاؐ

ہم نے سوچا ہے کوئی فرقِ مراتب بھی تو ہوکچھ تو پہچان ہو کون ہے برتر اعلیٰ

اپنی ٹھوکر سے گراتے ہوئے وہ فرشِ بلنداس غریبوں کے پیمبر نے یہی فرمایا

تم مساوات کو پامال کئے بیٹھے ہومیں تو تقریقِ من وتُو کے مٹانے آیا

یہ مری خاک کی کرسی ہی تو بن جائے گی آنے والوں کےلئے تختِ حکومت کا جواز

کون الجھے گا یزیدوں کے گریبانوں سےسو گئے گر مرے شبیر سے تاریخ نواز

لوگوں کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے آخر میںایک مختصر سی نظم اور بھی سنائی جس کے ساتھ مشاعرہ کا اختتام ہو گیا اس کا عنوان تھا’اے ظلم صلیبی جنگ نہ چھیڑ‘

برباد اکیلے ہم ہی نہ ہونگے

بغداد بنیں گے شہر ترے بھی

معلوم ہمیں ہے آگ لگے گی اپنے کنوءوں میں

لیکن گھل جائے گا

آبِ رواں میں زہر ترے بھی

دیکھ صلیبی جنگ نہ چھیڑ

ہم امن و سکوں کے متوالے

ہم صبح ِ محمد کے رکھوالے

کمخوابِ شہادت کاشوق پہن کرجیتے ہیں

بس اسمِ محمد کا طوق پہن کر جیتے ہیں

فہرست پر واپس

فقیرکی سیاحت

گذشتہ دنوں ایک تصویری نماءش میں فقیر سے ملاقات ہوئی۔میں وادی ء پلاس کی تصویریں دیکھتا پھر رہا تھا ایک نستعلیق سے باریش شخص کے ساتھ ایک تصویر کے حوالے سے گفتگو شروع ہوئی ۔اس نے اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا ’’مجھے فقیر ادریس کہتے ہیں۔محکمہ سیاحت کے زیراہتمام سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر ہونے اس تصویری نماءش میں ایک شخص سے میری ملاقات متوقع تھی مگر مجھے اس کا نام غلام ادریش خان بتایا گیا تھاجو ان دنوں پی ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈاءریکٹر ہیں۔شایداس فقیر کی فارسی اشعار سے بھری ہوئی عالمانہ گفتگو کے سبب میرا دھیان ہی اس طرف نہیں گیا کہ کہیں یہ فقیر ادریس غلام ادریس خان ہی نہ ہوخاصی دیر کے بعد مجھ پر یہ کھلا کہ میں یہی فقیرپی ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈاءریکٹر ہے۔تو میرے اندر کے شرارتی آدمی نے کروٹ لی اور میں نے ان سے پوچھا کہ یہ فقیروں اور درویشوں کا سیاحت جیسے آزاد خیال محکمے میں کیا کام۔سیاحت تو دنیا کی ترقی یافتہ قوموں کا ایک شوق ہے۔جنہیں کوئی غم کوئی پریشانی نہیں ہوتی وہی جوڑے جوڑے ہوکر دنیا دیکھنے نکل پڑتے ہیں۔میں تو مولانا عطاالرحمن پر حیران ہوں کہ انہوں نے اس محکمے کی وزارت کیسے قبول کرلی۔فقیر ادیس کہنے لگے کہ افسوس اسی بات کا ہے کہ تمہارے جیسے لوگ ایسا سوچتے ہیں ۔سیاحت صرف ایک خوبصورت عمل نہیں ایک پُر سعادت اور ُر ثواب کام بھی ہے قرآن حکیم میں اللہ تعالی فرماتا ہے ۔’’زمین پر چلو پھرو اور دیکھو انہیں ۔۔ جنہیں میں نے نمونہ عبرت بنادیا ہے ۔۔ایک اور جگہ قرآن حکیم میں آتا ہے کہ زمیں و آسمان میں ہر طرف اللہ کی نشانیاں بکھری ہوئی ہیں۔لوگ ان سے گزر جاتے ہیں مگر ان کی طرف توجہ نہیں کرتے ۔ سیاحت کا محکمہ دراصل انہی نشانیوں کی طرف توجہ دلانے کا ادارہ ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ جناب عطالرحمن نے بھی اسی لئے سیاحت کی وزارت کا انتخاب کیا ہے ۔دوسرے دن جب مجھے سیاحت کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب میں نظامت کے فراءض سرانجام دینے پڑے ۔تومیرے پاس وفاقی وزیر سیاحت کو سٹیج پر بلانے سے فقیر ادریس کی یہی باتیں دھرا نے کے سوا کوئی راستہ نہیں بلکہ میں نے جو باتیں تقریب شروع کرتے ہوئے کہی تھیں ۔وہ بھی انہی کی گفتگو سے خوشہ چینی کی تھی کہ آغاز کرتا ہوں ربِ جلیل کے اسم جمیل سے جس نے مردہ منظروں میں جلال و جمال کے خزانے بھر دئیے۔ جس نے بدلتے ہوئے موسموں میں رنگ و خوشبو کی مہکاریں اور چہکاریں رکھ دیں ۔جس نے آنے والی نسلوں کے تدبر کےلئے تہذبیوں کے آثارِ قدیمہ حنوط کر دئیے اور انسانوں کو جلوہ ء فطرت سے دل و نگاہ کی شادابی کا جوہر لطیف عطا کیا۔ میں سیاحت کے حوالے سے ایک نظم بھی کہی ۔ جس میں ان کی تحریک پہلی اور آخری شے ہے۔ممتاز مصور اے سمیع قریشی اس بات کے عینی شاہد ہیں۔نظم کی کچھ لاءءنیں دیکھئے

سیاحت روشنی ہے ۔ رنگ ہے

آب رواں کی زندگانی ہے

زمیں پر چلنے پھرنے کی کہانی ہے

اسے خوشبو کا اتصال کہتے ہیں

گل و لالہ کا استقبال کہتے ہیں

یہ لوگوں کو ملاتی ہے مناطر کی کریمی سے

معطر کرتی رہتی ہے دلوں کو حسن کی بادِ نسیمی سے

سیاحت ایک لمحہ ہے پرانے وقت کو تجسیم کرنے کا

سیاحت اک عمل ہے راستوں میں روشنی تقسیم کرنے کا

ملاتی ہے یہ تہذبیوں کے چہرے

زمانوں کو قرابت دار کرتی ہے

زمینوں می نئی شکلیں دکھاتی ہے نگاہوں کو

کہیں محفوظ رکھ لیتی ہے یہ کہنہ کراہوں کو

سیاحت ایک تاریخی عمل ہے مردہ لمحوں کو سمجھنے کا

سیاحت ایک آسودہ قدم ہے سات رنگوں کو سمجھنے کا

پاکستان میں عالمی یوم سیاحت یعنی سیاحت کی وہ عالمگیر ساعتیں جنہیں قدم قدم یادگار بنانے کی کوشش کی گئی ان کوششوں کے پس منظر میں بھی اسی فقیر کا چہرہ ابھر ابھر کر سامنے آرہا تھااگرچہ سیاحت کے وفاقی سکریٹری علی عارف بھی قدم قدم پر ان کی رہنمائی فرما رہے تھے لیکن یہی محسوس ہو رہا تھا کہ سیا حت کے محکمے میں کوئی ایسا شخص آگیا ہے جو کچھ کرنے کے درپے ہے۔میرے ذاتی خیال کے مطابق پچھلے دس پندرہ سالوں سے پاکستان میں سیاحت پر بالکل توجہ نہیں دی گئی ۔اس سے پہلے بھی سیاحت کی صنعت میں کوئی بڑا کمال نہیں نظر آتا۔پھر ہمارے شمالی علاقہ جات مین بڑھتی ہوئی دہشت گردی نے بھی اسے خاصہ نقصان پہنچایا ہے لیکن پاکستان میں سیاحت کے بھرپور امکانات موجود ہیں۔اس حوالے سے پاکستان اتنا زیادہ امیر ملک ہے کہ اگرمذہبی انتہا پسندی سے نجات حاصل کر لی جائے۔تو پاکستان کی معیشت کی بہتری میںسیاحت ایک اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔اس سلسلے میں کسی ایسی پالیسی کی تشکیل ضروری ہے جس میں وہ علاقے سیاحوں کے آنے بہت امکانات ہیں وہاں بین الاقوامی قوانین راءج کئے جائیں۔تاکہ دنیا بھر سے آنے والے سیاح آزادی کے ساتھ سیاحت کا بھرپور لطف اٹھا سکیں۔وہ پاکستانی جنہیں سیاحت کا شوق ہے انہیں میڈیا کی وساطت سے تحریک دی جائے ۔اپنی قدیم تہذبیوں کو زندہ کیا جائے۔ اس بات پر ذرا غور کیجئے کہ قدیم مصری تہذبیوں پر سینکڑوں فلمیں بن چکی ہیں مگر ہم نے موہنجو داڑو یا ہرپہ کی تہذیب پر کوئی فلم تو کجا کوئی ڈرامہ تک نہیں بنایا۔ اپنی قدیم تہزبیوں کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کےلئے کبھی بین لاقوامی میڈیا کو استعمال نہیں کیا گیا۔ مجھے یاد ہے کہ ایک دن میں مظفر آباد گیا تھا وہاں بہت سخت گرمی تھی میں نے اپنے میزبانوں کو کہا کہ یار یہ اچھا کشمیر ہے جس میں اسلام آباد سے بجی زیادہ گرمی ہے انہوں نے مجھے کار میں بٹھایا اور آدھے گھنٹے کی ڈرائیو کے بعد نیچے اترنے کو کہا۔یقین کیجئے وہاں اس وقت درجہ ء حرارت ماءنس ون تھا۔ اس جگہ کو پیر چناسی کہتے ہیں۔جس ملک میں ایسے ایسے مقامات موجود ہوں وہاں سیاحت ملک کی معیشت میں کوئی کردار نہ ادا کر سکے توپھر میرا خیال ہے اس میں قصور صرف پالیسی ساز اداروںکا ہے۔ اللہ تعالی فقیر ادریس کو اپنے مشن میں کامیاب فرمائے۔

فہرست پر واپس

احساسِ تنہائی

احساس تنہائی کے متعلق ڈاکٹر نذیر مشتاق لکھتے ہیں

تنہائی کبھی نعمت ہے تو کبھی مصیبت۔ ادیبوں اور شاعروں نے تنہائی کو غنیمت سے تعبیر کیا ہے کیونکہ ہروقت انہیں کوئی نہ کوئی خیال گھیرے رہتاہے ،لہٰذاتنہائی کہاں ؟تنہائی کیاہے ؟اس بات کا دارومدار انسان کی سوچ پر ہے۔بعض لوگ تنہائی کے لمحات ڈھونڈنے میں ساری زندگی صرف کرتے ہیں اور کچھ لوگ تنہائی کی ناگن کے ساتھ لڑتے لڑتے زندگی بتاتے ہیں۔ تنہائی کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ انسان دنیامیں تنہا ا تاہے اور تنہا ہی دنیا سے چلا جاتاہے۔ مشہور ومعروف شاعر حکیم مومن خان مومن نے اپنے ایک لافانی شعر سے خود کوہی نہیں تنہائی کو بھی لازوال بنا دیاہے۔ شعریوں ہے۔

تم میرے پاس ہوتے ہوگویا

جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا

انسان اکیلا ہوسکتاہے لیکن یہ ضروری نہیں کہ وہ احساسِ تنہائی کا شکارہو۔احساسِ تنہائی اس وقت شروع ہوتاہے جب ایک انسان اپنے ا پ کو سماجی طور ٹھکرایا ہو ااور علیحدہ تصور کرنے لگے ، وہ رشتہ داروں ، دوست واحباب کی کمی محسوس کرنے لگے۔ ایسے انسان کیلئے تنہائی کا مطلب ہوتاہے ، میرا کوئی نہیں ہے اور میں کسی کا نہیں ہوں۔

جیسے مرزا غالب فرماگئے ہیں

رہئے اب ایسی جگہ چل کر جہاں کوئی نہ ہو

ہم سخن کوئی نہ ہو اور ہم زبان کوئی نہ ہو

بے درودیوار سااک گھر بنانا چاہئے

کوئی ہمسایہ نہ ہو اور پاسبان کوئی نہ ہو

پڑئیے گر بیمار تو کوئی نہ ہو تیماردار

اور اگر مر جائیے تو نوحہ خوان کوئی نہ ہو

کچھ لوگوں کو نیندکی دیوی سے عشق کرنے کے لئے وسیع وعریض کمرہ ہی نہیں ایک بڑی حویلی بھی کم پڑتی دکھائی دیتی ہے اور کچھ لوگ درودیوار کے بغیر گھروں میں زندگی گزارنے کو جیح دیتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنی زندگی کے مخصوص داءرے میں قید رہتے ہیں اور اپنا وقت صرف اپنے ساتھ گزارنے میں راحت محسوس کرتے ہیں۔ جو لوگ احساسِ کمتری کے شکارہوتے ہیں ان میں گھر کی چاردیواری میں قید عورتیں ،عمررسیدہ بے سہارا بزرگ، بچے جن کے والدین صبح سے شام تک گھر سے باہر کام میں مصروف ہوں ، تلاش معاش میں گھر یا وطن سے دورلوگ اور طلاق شدہ مرد یاعورتیں شامل ہیں۔ مشترکہ کنبوں کے بکھر جانے سے احساس کمتری میں مبتلا افراد کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہواہے۔ ایسے کنبوں میں ایک دوسرے کوسہارا دینے کے لئے دو سے زیادہ افراد موجود ہواکرتے تھے مگر ا ج کل بڑے بڑے عالیشان مکانوں میں سہارا دینے کے لئے کوئی موجود نہیں ہوتاہے۔اسلئے احساسِ تنہائی میں مبتلا افراد کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہوتا جارہاہے۔

تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ تنہائی کا احساس انسان کی صحت کے لئے ضرررساں ہوسکتا ہے۔ ایک یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جو طلباء دوستوں سے ملنے جلنے کی بجائے تن تنہا زندگی گزارنے کی عادی تھے ان کا نظامِ قوتِ مدافعت ا ن طلباء کے مقابلے میں بے حد ضعیف تھا جو اپنا وقت دوستوں کے ساتھ ہنسی مذاق ، کھیل کود اور تفریح میں گزارنے کے عادی تھے۔اسی تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ کچھ طالب علم دوستوں کے درمیان رہ کربھی احساسِ تنہائی کے شکار تھے ، ایسے طلباء میں سے بیشتر نیند میں داءمی خلل کے بھی شکار تھے۔

احساسِ تنہائی کے شکار لوگ ہر وقت ذہنی دباءو میں مبتلا ہوتے ہیں۔ ان کا فشارخون بڑی تیزی سے بلند یوں کوچھوتاہے اور دوائیوں کے استعمال سے بھی کم نہیں ہوتاہے۔ علاوہ ازیں ان کے جسم میں کولیسٹرول اور سیٹرس ہارمون کورٹیزول کی تعداد طبی تعداد سے زیادہ ہوتی ہے۔محققین کا کہناہے کہ ایسے لوگ پریشانی ، مایوسی اور افسردگی جیسے نفسیاتی امراض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ مگر محققین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سماجی علیحدگی اور احساسِ تنہائی میں فرق واضح کرنا لازمی ہے۔ اپنی مرضی سے سماجی علیحدگی اختیار کرنے کامطلب یہ نہیں کہ فرد احساسِ تنہائی کا شکارہو۔ سماجی زندگی سے کنارہ کشی کا مطلب نہیں کہ فرد کو احساسِ تنہائی بھی ہو۔سماجی زندگی سے د وری اختیار کرنا فرد کا اپنا فیصلہ ہوتاہے جبکہ احساسِ تنہائی ایک مخصوص ذہنی کیفیت ہے۔ کچھ لوگ لوگوں کے سیلاب سے دور اپنی ایک الگ دنیا بسا کر اطمینان کا سانس لیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے نفسیاتی عوارض میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔

فہرست پر واپس

حسین مشیر علوی

حسین مشیر علوی نے اپنی زندگی کی دھوپ چھاؤن میں جوتجربات حاصل کئے وہ کسی بنک کے پس اندا میں نہیں رکھے ہیں۔بلکہ وہ فکر وفن ہر دو کے اعتبار سے منفرد شاعر ہیں۔ان کے وجدان میں جو سیماب صفت پرورش پا رہا ہے ۔اس کی سرشت ایسی ہے کہ وہ آفاق کی اس کارگاہ شیشہ گری کو چور چور کر دینا چاہتا ہے۔ایک مختصر چء نظم نراوان میں ان کے ذہن کا مدوجذر صاف دکھائی دیتا ہے ۔

یہ فانوس لرزاں،یہ انفاس کی رو میں بہتے ہوئے چاند تارے میں سب سے آئینے توڑ دوں کیا؟

پھول گرنے کی آواز بھی سماعت پر میرے گران ہے‘‘

یہ دنیا فانوس لرزان کی مانند ہے۔اور اپنے اپنے افکار کی رو میں بہتے ہوئے چادن تارے اس کے مکیں ہیں۔شاعر ان کو اس طرح دیکھ رہا ہے،جیسے دنیا ان کا کف دست ہو۔۔۔اور یہ چاند تارے اس پر دمک رہے ہوں۔شاعر میں باکمال ِمہر اتنی قدرت ہے کہ وہ ان سب کو نیست ونابود کر دے۔لیکن وہ اپنے افکار سے مشاہدے سے اتنا شکستہ ہے کہ پھول کی آواز بھی اب اس کی سماعت پر گراں ہے۔

ان کی نظموں میں بہت سے فلسفے پنہاں ہیں لیکن مرکزی فکر اس امر پر مرکوز ہے کہ انسانی اقدار اور جذبہ احساس سے مثبت عناصر کیوں عنقا ہو گئے ہیں۔ان کی شاعری زندگی کے تجربات سے اتنی لبریز ہے کہ ہاتھ لگاتے ہی ان کے چھلک جانے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ان کی نظمیں ان صادق جذبات سے بھرپور ہیں جو انسانی تعلقات کی بنیاد ہیں اور جن کے بغیر زندگی کا کوئی تصور نہیں ہے ۔حسینمشیر علوی انہی کھوئے ہوئے یا جامد اثرات اور انسانی اقدار کی تلاش میں اپنے جوکھم میں ڈالتے ہیں۔ان کی برجستہ اور بے ساختہ نظم ’’تلاش‘‘ میں یہ جستجو صاف نظر آتی ہے ۔

جانے کس جذبہ موہوم کی بے نام خلش

مجھ کو آوارہ لیے پھرتی ہے ویرانوں میں

نقش مٹ مٹ کے ابھرتے ہیں تصور میں مرے

یوںخیال آتا ہے میں نے اسے دیکھا ہو کہیں

سوچتے سوچتے تھک جاتا ہوں سو جاتا ہوں

خار بن کے یہ کھٹکتی ہے رگ جان کے قریں

دل کے دروازے پہ دستک سی دیا کرتی ہے

سانس رک رک کے یہ لیتی ہے خلاؤں میں کبھی

دشت افکار پہ چھا جاتی ہے مانند سحاب

کشت احساس پر ٹپکاتی ہے حسرت کا لہو

اب یہ عالم ہے باایں جذبہ ٔتکمیل جنوں

دامن دل کا کوئی تار سلامت ہی نہیں

اب میں اس سرحد ادراک پہ آپہنچا ہوں

ماورا جس کے کوئی عالم امکاں ہی نہیں

میری آواز ہی آواز ازل ہے شاید

گونجتی رہتی ہے جو وقت کے صحراؤں میں

فہرست پر واپس

اردوکے وارث

اردو زبان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہمارے مانچسٹر کے ایک اہلِ زبان دوست نے گذشتہ دنوں فرمایاکہ یہ جنگلی (پاکستانی )کس بنیاد پر اردو زبان کو اپنا ورثہ سمجھنے لگے ہیں۔پاکستان کے تو کسی علاقے کی مادری زبان اردو نہیں ۔۔ اورمیرے پرانے زخم تازہ ہوگئے مجھے اپنے وہ کرم فرما یاد آگئے جنہوں نے بریڈفورڈ میںمرحوم ڈاکٹر قوی ضیاء کے اعزاز میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں کہا تھا’’ایک تو ہمارے لئے مسءلہ یہ ہے کہ اردو پاکستانیو؎ں کےلئے بھی ایک غیر ملکی زبان ہے پاکستان کا کوئی شہر ایسا نہیںجہاں اردو مادری زبان ہو ‘‘اور میںنے ان کی خدمت میںاس وقت جو کچھ عرض کیا تھا وہی اپنے اس اہل زبان دوست کے گوش گزار کررہا ہوں۔

میرے اہل زبان دوست!آئینہ دکھانے کا بہت بہت شکریہ ۔۔بے شک آپ نے درست فرمایا ہے اردو یوپی سی پی کے علاقے کی زبان ہے اس کا تعلق دہلی اور لکھنءو کے ساتھ ہے ہم پاکستانیوں کے غیر مہذب اور جنگلی آبا واجدادیہ زبان نہیں بولتے تھے اس لئے اس زبان کے ساتھ ہمارا کوئی مادری رشتہ نہیں ہے( ہائے بے چاری اردو کہ جا بے جا اس کے اغوا کی کوششیں جاری ہیں)۔

بے شک یہ بڑے تہذیب یافتہ اور مہذب لوگوں کی زبان ہے ہم نے تاریخ کی کتابوں میںپڑھا ہے کہ پرانے زمانے میںیہ تہذیب یافتہ لوگ اس زبان کی محبت سے اس قدر سرشار تھے کہ اسے سیکھنے کےلئے انہیںاپنے بچوں کے پاءوںبالا خانوں کی سیڑھیوں کی طرف جاتے ہوئے بھی برے نہیں لگتے تھے۔ حالانکہ ہر زمانے کے شرفاء نے ان سیڑھیوں سے لڑھکتی ہوئی پستی کو خود سے دور رکھنے کےلئے ان سے صدیوں کے فاصلے پررہنے کی کوشش کی ۔ہم نے یہ بھی کتابوں میں پڑھا ہے کہ کسی زمانے میں لکھنءو میں جو مشاعرے ترتیب پاتے تھے ان میں شریک ہونے والے بڑے بڑے اساتذہ ء فن عورتوں کا لباس پہن کر ، ہار سنگھار کر کے مشاعرہ گاہ میں رونق افروز ہوتے تھے ۔ہم یہ بھی جانتے ہیںکہ دہلی اور لکھنءوکی تہذیب میں امرد پرستی عام تھی ، غالب کا ےہ کہاکہاں بھول سکتا ہے

سبزہ ء خط سے ترا کاکل ِ سرکش نہ دبایہ زمرد بھی حریفِ دم افعی نہ ہوا

اور میر کا یہ شعر تو ضرب المثل بن گیا ہے

میر بھی کیاسادہ ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب اسی عطار کے لونڈے سے دوا لیتے ہیں

بے شک ہمارے جنگلی آبا واجدادارود زبان کی اس عظیم تہذیب کے آشنا نہیں تھے۔ وہپنجابی ، سندھی ، پشتو، بلوچی، بنگالی، کشمیری اور سرائیکی زبان بولتے تھے ان کی اپنی اپنی ثقافتیں تھیں، وہ اپنی اپنی قدیم تہذیبوں کے وارث تھے مگر جب برصغیر کی تقسیم مذہب کی بنیاد پر ہوئی تو انہوں نے اردو زبان کو پاکستان کی قومی زبان ہونے کا اعزاز دیا۔ایسا اس لئے کیا گیا کہ اردو اس وقت برصغیر کے مسلمانوں کی زبان تھی۔ مغلیہ سلطنت نے برصغیر کے لوگوں کےلئے جو اچھے برے ورثے چھوڑے تھے ان میں ایک اردو زبان بھی تھی ۔آخری مغل بادشاہ بہادرشاہ ظفرخود اس زبان کا بہت بڑا شاعر تھا۔اس زبان میں برصغیر کے مسلمانوں نے بہت کچھ لکھا ہوا تھا ۔پنجابیوں نے اس زبان کو اقبال جیسا عظیم شاعر دیا تھا،سو پاکستانیوں نے اس فیصلے کے بعد اپنی ماں بولیوں کو پسِ پشت ڈال دیا اور اردو زبان کو صرف قومی ہی نہیں بلکہ اپنی مادری زبان بھی بنا لیا ۔ آج پاکستان میں ہزاروں خاندان ایسے موجود ہیں جن کے باپ داد اردو نہیں بولتے تھے مگر ان کے گھروں میں اس وقت صرف اردو زبان بولی جاتی ہے یعنی کہ ہم پاکستانیوں نے اسے پوری طرح اپنا لیا، دنیا کے تمام علوم اس زبان میں منتقل کئے ۔اردو ساءنس بورڈ یا مقتدرہ قومی زبان میں جا کر دیکھئے آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ پاکستانیوں کا اردو زبان کے ساتھ کیا سلوک ہے۔اپنی پیداءش سے لے کر قیام پاکستان تک اردو زبان نے جتنی ترقی کی تھی پچھلے پچپن سال میں پاکستان میں اردو نے اس سے کہیں زیادہ ترقی کی ہے۔

ایک اوربات پر بھی میں نے بہت غور کیا ہے کہ کیا واقعی ہم’’ جنگلی‘‘ہیںہماری زبانیں اردو زبان کے مقابلے میں کوئی بہت پست زبانیں ہیں؟ تو مجھے احساس ہوا کہ نہیں ایسا ہر گز نہیں ہے اردو ہماری زبانوں سے زیادہ ملاءم اور نفیس زبان نہیں ہے۔ ہم لوگ صدیوں سے ’’اکھ ‘‘’’نک‘‘ اور ’’کن ‘‘ کہتے آرہے ہیں ۔اردو والوں نے اس میں ایک کھڑی آواز ڈال کر اسے ’’آنکھ‘‘ ’’ناک‘‘ اور ’’کان‘‘ میں بدل دیا ہے مگر مےرے خےال میں’’اکھ ‘‘،’’نک‘‘اور ’’کن‘‘ میں جو صوتی رچاءو، موسیقیت اور روانی ہے وہ آنکھ ، کان اور ناک میں نہیں ۔ہماری زبانیں اردو کے مقابلے میں زیادہ وسیع ہیں صرف پنجابی زبان میں گائے کےلئے بائیس لفظ موجود ہیں ۔ اردو زبان کے دامن میں توصرف اقبال، غالب اور میرجےسے نام سرِ فہرست ہیں جب کہ ہماری زبانوں میں ان سے کہیں بڑے بے شمار نام موجود ہیں مثال کے طور پرخوشحال خان خٹک ، شاہ عبد الطیف بھٹائی ،خواجہ فرید ، بلھے شاہ ، وارث شاہ ،میاں محمد بخش ، شاہ حسین ، لِلھ عارفہ، ٹیگور ۔۔۔ ےہ فہرست صرف ےہاں ختم نہیں ہوتی ۔۔لیکن ان ساری باتوں کے باوجود اب اردو ہماری قومی زبان بھی ہے اور مادری زبان بھی ہے۔

ممکن ہے بہت سوں کی مادری زبان نہ ہو مگر ہمارے بچوں کی مادری زبان ضرور ہے۔سو اب اردو زبان کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے ہم جنگلیوں سے ضرور پوچھنا پڑے گا ورنہ فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ہو گی ۔گذشہ دنوں کچھ ہندوستانی ادیبوں نے اردو کے رسم الخط کے حوالے سے بات کی تو میں نے کہا اردو اب صرف ہندوستانی اقلےتوں کی اےک بولی ہی نہیں پاکستان جیسے اہم ملک کی قومی زبان بھی ہے اور اس میں کسی طرح کی اہم تبدیلی صرف اسی وقت ہوسکتی ہے جب پاکستانی اس پر غور کرنے کےلئے تیار ہوں۔

فہرست پر واپس

عائشہ مسعود اور صحافت کی زندہ یادیں

ایک شاعرہ جس نے تتلیوں پر پرو ں پر خوشبو بکھیری ہے۔رنگوں کے پھولوں پرموسموں کے نام لکھے ہیں ،قوسِ قزح پہ دھیرے دھیرے چلتی ہوئی روشنی کو لفظوں میں قید کیا ہے ۔مرتے ہوئے سورج پر نظمیں کہی ہیں ۔ آنکھوں کے ویراں کدوں میں خواب آباد کئے ہیں ۔بہتے ہوئے پانی پر محلات تعمیر کئے ہیں ۔رات کے سینے میں حرف کے پُرنور خنجر پیوست کئے ہیں ۔وقت کی رفتار کو اپنی رفتار سے ہم آہنگ کیا ہے ۔اس کے شاعری کی کئی کتابیںزمانے کی میز پر بکھری پڑی ہیں ۔تتلی زندہ رہنے دو۔چڑیا ڈر کے اڑتی ہے اور محبت کتنی تنہا تھی۔یہ تینوں شعری مجموعے پڑھنے والوں کو شاعری کے نئے پارک میں لے جاتے ہیں جہاں خوشبوئیں بکھری ہوئی ہیں ، مختلف رنگوں کی گھومتی ہوئی روشنیاںنظر آتی ہے ۔پھولوں پر شبنم کی طرح گرتے ہوئے فوارے دکھائی دیتے ہیں کہیں محبت کرنے والے جوڑے محو گفتگو ہیںتو کہیں تنہائی کی ماری ہوئی برہن اپنے زخموں کو نوچ رہی ہے ۔وہ سامنے بطخوں کا ایک جوڑاتیر رہا ہے اور عاءشہ مسعود تالاب کے کنارے پر اداس بیٹھی ہوئی ہے یہ اداسی عاءشہ کی شاعری کی روح میں اترتی ہوئی ہے۔اس کے مصرعہ کسی ملول اور غمگین شاخ کی طرح تنے کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں ۔اس کی ہر نظم مجھے اداسی کا مجسم درخت لگتی ہے۔۔خزاں رسیدہ درخت ۔جس کی ٹہنی پر لرزتا ہو ا آخری پتہ ،تیز ہواءوں کی زد میں ہے ۔

عاءشہ مسعود صرف شاعرہ ہی نہیں ایک خوبصورت نثر نگار بھی ہے ۔ کالم لکھتی ہے او ر اس طرح لکھتی ہے کہ جیسے لکھنے کا حق ہوتا ہے ۔ اس کی کتاب ’’ جب تک میں زندہ ہوں ‘ میں اس نے جو نثر لکھی ہے وہ اس بات کا احساس دلاتی ہے کہ نثر میں بھی اس کا تخلیقی عمل اتنا ہی توانا ہے جتنا نظم میں ۔۔اس کا نثر پارہ دیکھئے

’’اسلوب نگارش دلفریب ہو سکتا ہے اور اندازِ تحریر دلکش ۔۔ مگر سچائی کے شفاف آئینہ مثال لفظوں سے صداقت کی رعنائی منعکس ہورہی ہو۔۔ تو ایسے الفاظ کی بازگشت سنائی دیتی ہے جو ہمکلام ہو کر روشنی کے اس راستے پر ڈال دیتے ہیں جس راستے پر جادہ حیات منورہو جائے ۔۔ ورنہ اپنے آپ کو کامل سمجھنے والے ادھورے لوگوں سے ملتے ملتے زندگی اکتا جاتی ہے اور روح مضمحل ہونے لگتی ہے ۔۔۔اور ایسے لوگوں سے جو عزو شرف کی دنیا میں پست اور پستی میں کھڑے بلند و بالا دکھائی دیتے ہیں۔۔ دل ایسے جہاں سے ہمیشہ دور ہی رہا کہ جس کا کوئی موسم نہیں ہوتا ۔باد ِ صبا ۔۔بارش اور خوشبو ۔۔ کچھ بھی نہیں ۔۔ جس کی مٹی گلاب ، یاسمین اور چنبیلی سے معظر نہیں ہوتی ۔وہاں سورج دھوپ پھیلانے بھی نہیںآتا ۔

مجید نظامی کی خوبصورت سوانح ’’جب تک میں زندہ ہوں ‘‘ کو ایسی خوبصورت تر نثرنے خوبصورت ترین بنا دیا ہے ۔جہاں مجید نظامی کے سوانح حیات کو قلم بند کر نے کا اعزاز عاءشہ مسعود کو ملا ہے وہاں میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ یہ مجید نظامی کےلئے بھی یہ ایک خوش قسمتی کی ایک اوربات ہے کہ انہیں عاءشہ مسعود جیسی نثر لکھنے والی اس علمی،تہذیبی اور تاریخی سرمایہ کو جمع کرنے کے لئے میسر آئی ہے۔ مجید نظامی کی زندگی ایک طویل جدو جہد کے ساتھ خوش بختیوں سے بھری ہوئی ہے۔

عاءشہ مسعود نے جس محنت اور لگن سے اس کتاب کو تحریر کیا ہے اس کا اندازہ صرف کتاب پڑھنے کے بعد ہی ہو سکتا ہے میں نے ایک طویل عرصہ کے بعد کوئی ایسی سوانح پڑھی ہے جس نے مجھے اس وقت تک اپنی گرفت میں رکھا جب تک میں کتاب کے آخری پیرا گراف تک نہیں پہنچا۔ یقیناً اس میں مجید نظامی کی شخصیت کا بھی بہت عمل دخل ہے مگر کہانی کو بنانے کا فن تو کہانی کارہی جانتا ہے اگر مجید نظامی کی زندگی کی کہانی کسی برے لکھنے والا کو فراہم کردی گئی ہوتی تو اسے پڑھ کر کوئی اور تو کجا خود مجید نظامی بھی رو پڑے۔ عاءشہ مسعود تخلیقی نثر لکھنے والی خاتون ہے اور آج کے دور میں تخلیقی نثر لکھنے کا رواج بہت کم ہو گیا ہے کیونکہ یہ طے شدہ بات ہے کہ تخلیقی نثر لکھنا بہت مشکل کام ہے۔وہ نوائے وقت میں جو کالم لکھتی ہیں وہ بھی نثری اعتبار سے خاصے کی چیز ہوتے ہیںعاءشہ کی حرف آشنائی کے متعلق سعید اختر ملک لکھتے ہیں

عاءشہ یہ بات جانتی ہیں کہ لفظوں کا دھاگہ نہیں ہالہ ہوتا ہے جو دبے پاءوں اپنی روشنی پھیلاتا رہتا ہے شاعری میں شجرِ فطرت کی آبیاری کے بعد زندگی کے تلخ موسموں نے عاءشہ کے دل میں یہ خواہش بیدار کردی تھی کہ دنیا امن و محبت کے پھولوں سے سجی رہنی چاہئے اس نے نوائے وقت میں ’’مکالمہ ‘‘ کے نام سے کالم لکھنے کا آغاز کردیا جو عوام کے صفحہ ء دل پر نقش ہوتے گئے ۔

عاءشہ مسعودکی اس کتاب ’’جب تک میں زندہ ہوں ‘‘کا برطانیہ سے بھی بہت گہرا تعلق ہے ۔ اس نے کتاب میںوہ تحریریں شامل کی ہیں جو مجید نظامی نے اپنے برطانیہ کے قیام کے وقت برطانیہ کے حوالے سے لکھی تھیں۔اور یہ بات بھی اسی کتاب سے ہمیں معلوم ہوئی کہ مجید نظامی بھی کچھ عرصہ برطانیہ میں مقیم رہے ہیں ۔ان تحریروں میں سے ایک پیرا گراف دیکھئے

’’لندن کاونٹی کونسل برطانوی پارلیمنٹ کے ٹوری ممبر (برسر اقتدار گروپ) مسٹر ہنری پراءس کا مکان پانچ دوسرے مکانوں سمیت گرا رہی ہے تاکہ اس جگہ سو نئے مکانات بنا لئے جائیں ۔ کل جب مسٹر پراءس سے پوچھا گیا کہ آپ کو اس سے کوفت نہیں ہوگی تو انہوں نے کہا جہاں اب چھ کنبے رہتے ہیں وہاں کچھ عرصہ کے بعد سو کنبے رہیں گے ۔۔ میں نیا مکان تلاش کر رہا ہوں ۔ذرا اپنے ارکان اسمبلی سے اس کا مقابلہ کیجئے۔

اس کتاب میں بے شمار باتیں ایسی ہیںجو اپنے پڑھنے والوں کو روشنی اور خوشبو کا راستہ دکھاتی ہیں۔زندگی گزارنے کا ڈھنگ سکھاتی ہیں ۔ظالم حکمران کے خلاف کلمہ ء حق کہنے کی توفیق دیتی ہیں۔تاریخ سے آگاہی عطا کرتی ہیں۔ تہذیبی ورثہ کی آئینہ دار ہیں ۔تکمیل ِ پاکستان کی مسلسل چلتی ہوئی تحریک ہیں۔آزادی ء صحافت کے لئے لڑنی جانے والی تاریخ ساز جنگ ہراول دستہ ہیں۔ان زندہ و جاوید یادوں کے جمع کرنے پر میں عاءشہ مسعود کو مبارک باد دیتا ہوں۔

فہرست پر واپس

اردو فلم کی تاریخ

فلم کی تاریخ

1967 تا 1969

1967 کا سال فلمی تاریخ میں اس لحاظ سے بہت اہم ثابت ہو ا کہ ایک ایسے یاد گار دور کا آغاز ہونے والا تھا جسے اردو فلم کے انتہائی عروج کا دور کہا جاتا ہے۔ یہ دور اس اقدام کے ردعمل کے طور پر سامنے آیا جب 1965 کی جنگ کے بعد پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عاید کر دی گئی تھی اور فلم انڈسٹری اس خوف میں مبتلا تھی کہ فلم بین حضرات کی توقعات اور ضروریات کو کیسے پورا کیا جاسکے گا۔ اس وقت پرو ڈیو سرز اور اداکاروں کی محنت اور اس شعبے سے خلوص کا م آیا اور نہ صرف انتہائی معیاری فلمیں بنیں بلکہ یہ دور مقدر اکے لحاظ سے بھی انتہائی سنہرا دور کہا جا سکتا ہے ۔ 1967 سے لے کر 1979 تک کل 51 اردو فلمیں ریلیز ہوئیں اس میں سب سے زیادہ فلمیں 1968 کے سال میں ریلیز ہوئی تھیں ۔اس سال کل 64 فلمیں ریلز ہوئیں ۔ اردو فلم کے اس دور عروج کی تفصیل درج زیل ہے۔

سال کل اردو فلمیں مقبول ترین مقبول درمیانہ ناکام

1967 کی مقبول تر ین اردو فلمیں

فلم کانام اداکار

انسانیت زیبا ، وحیدمراد

چکوری شبنم ، ندیم

لاکھوں میں ایک شمیم آرا ، اعجاز

دیور بھابھی رانی ، وحیدمراد

1967 کی مقبول اردو فلمیں

فلم کانام اداکار

نواب سراج الدوالہ عطیہ ، انور حسین

احسان زیبا ، وحید مراد

درشن شبنم ، رحمان

پھر صبح ہوگئی دیبا ، وحیدمراد

رشتہ ہے پیا ر کا زیبا ، وحیدمراد

چھوٹے صاحب شبنم ، ندیم

آگ زیبا ، محمد علی

1967 کی درمیانہ اردو فلمیں

فلم کانام اداکار

گناہ گار حسنہ ، حسیب

دوراہا شمیم آرا ، وحیدمراد

شعلہ اور شبنم رخسانہ ، سدھیر

حاتم طائی سلونی ، محمد علی

زندہ لاش دیبا ، حبیب

بہادر مسرت نذیر محمد علی

میری بچی میری آنکھیں دیبا ، کمال

1967 کی ناکام فلمیں

فلم کانام اداکار

نادرا رانی ، حبیب

جان پہچان شہپارا ، محمد علی

میں وہ نہیں رخسانہ ، کمال

میرے لال صوفیہ ، حنیف

اس دھرتی روزی ہارون ،فریدہ

سجدہ دیبا ، محمدعلی

چٹان نیلو ، سدھیر

وقت کی پکار زیبا ، طاہر

علان سلونی ، اعجاز

حکومت رانی ، سدھیر ، حبیب

فنتوش روزینہ ، ناحل

البیلا غذالہ ، کمال

برما روڈ سبیرا ، حبیب

استادوں کا استاد روزینہ ، فضلانی

کافر رانی ، سدھیر

صاحب خیر رانی ، کمال

عالیہ شمیم آرا ، کمال

ماں باپ زیبا ، وحیدمراد

بی ریحام رانی سنتوش

یتیم رانی ، اعجاز

ہمراز شمیم آرا ، محمد علی

ستم گر صبحیہ ، ستوش

دوست دشمن دیبا ، اعجاز

الجھن روزی ، خلیل

ہمدم ریحانہ ، خلیل

الفت دیبا ، حبیب

شام سویرا نیلو، درپن

لہو پکارے گا فردوس سنتوش

۱۹۶۸ کی اردو فلمیں

۱۹۶۸ء وہ پہلا سال ہے،جب سال بھر میں مختلف زبانوں کی ۱۰۰ فلمیں ریلیز ہوئیں۔ ان میں ۶۴ اردو کی تھیں جب کہ ۳۶ پنجابی اور ایک سندھی کی تھی ۔ ان ۶۴ اردو فلموں میں ۴ مقبو ل ترین فلمیں ثابت ہوئیں ۔ تین مقبول ۔ ۱۲ درمیانہ اور ۴۵ فلاپ ہوگئیں ۔ ۱۹۶۸ کا ایک اہم واقعہ ڈاکٹر احتشام کی بیٹی فرزانہ کے ساتھ ندیم کی شادی تھی جو۲۸ سمتبر ۱۹۶۸؁ کو ڈھاکہ میںہوئی ۔ اسی سال معروف ادیب اور دانشور اشفاق احمد نے ایک فلم دھوپ اور سائے کی ہدایت کاری کی وہ اس کے پیش کار بھی تھے ۔

1968 کی مقبول ترین اردو فلمیں

فلمی کانام اداکار

سنگ دل دیبا ، ندیم ، مسعود اختر

دل میر ا دھڑکن تیری شمیم آرا ، وحیدر مرا د ، رانی

بہن بھائی رانی ، ندیم ، کمال ، اعجاز

صائقہ شمیم آرا ، محمد علی ، طالش

1968 کی مقبول اردو فلمیں

فلمی کانام اداکار

مفرور زیبا ، سدھیر ، طالش

سمندر شمیم آرا ، وحیدمراد ، حنیف

دارا رانی ، نصر اللہ بٹ ادیب

1968 کی درمیانہ اردو فلمیں

فلمی کانام اداکار

محل زیبا ، محمد علی ، ادیب

ایک ہی رشتہ رانی ، سدھیر ، سلمیٰ ممتاز

ہر فن مولیٰ فردوس ، سدھیر ، اللہ دتہ

شریک حیات شبنم ، کمال ، صابرہ

قلی شبنم ، ندیم ، عظیم

کمانڈر صبیحہ ، سنتوش ، رانی

مجھے جینے دو زیبا ، محمد علی ، الیاس

میرا گھر میری جنت ہے شمیم آراء ، محمد علی ، رانی

عاشق دیبا ، کمال ، نغمہ

میں زندہ ہوں شبنم ، سدھیر ، اعجاز

بیٹا بیٹی فردوس ، اعجاز ، طالش

ناہید صبیحہ ، سنتوش ، دیبا

1968کی ناکام اردو فلمیں

کرشمہ نیلو ، محمد علی ، ا سلم

لالہ رخ نیلو محمد علی ، طالش

دوسری ما شمیم آرا ، کمال ، لہری

زندگی ،غزالہ ،طارق عزیز ، طالش

نہ کھودا، رخسانہ ، شکیل ، ابراہیم

بالم، زیبا ، درپن ،لہری

کھلونا، شمیم آرا، کمال، اسلم

ظالم، سلونی ، علائالدین ، رنگیلا

چھین لی آزادی، رانی ، سدھیر ، سلونی

جان ِآرزو، شمیم آرا ، وحید مرا د

شہنشاہ جہانگیر، شمیم آرا، وحید مراد، زیبا

الف لیلیٰ، غزالہ ، کمال ، اسلم

قطاری، زمرد، طارق عزیز ، اعجاز

دو بھائی ، سلونی ، اعجاز ، حنیف

دھوپ اور سائے، عطیہ شریف ، اعجاز، قوی

جنگلی پھول ، سلطانہ ، زمان ، خلیل

جگنو، شرمیلا ، اکبر ، خلیل

تم میرے ہو، شبنم ، ندیم، صوفیہ

چاند اور چاندنی،شبانہ ، ندیم ، ریشماں

عدالت، زیبا ، رانی ، حیدر

اک مسافر اک حسینہ، نیر سلطانہ ، درپن

جوشِ انتقام، دیبا ، شکیل، ادیب

باقی ناکام فلموں کے نام درج ہیں

گوری،میں کہاں منزل کہاں،دوسری شادی،عصمت،پاکیزہ،پاپی،دل دیا درد لیا ،میری دوستی میر اپیا ر،عورت اور زمانہ،شہنائی،سونے کی چڑیا،پرستان،گھر پیا را گھر،جہان بجے شہنائی،پڑوسی،آوارہ،شاہی محل،منزل دور نہیں،تاج محل،ولی عہد،نادر خان۔

جان آرزو شمیم آرا ، وحیدمراد

شہنشاہ جہانگیر شمیم آرا ، وحید مراد ، زیبا

الف لیلیٰ غذالہ ، کمال ، اسلم

قطاری زمرد ، طارق عزیز ، اعجاز

دوبھائی غذالہ ، کمال ، اسلم

دھوپ اور سائے سلونی ، اعجاز ، حنیف

جنگلی پھول عطیہ شریف اعجاز ، قوی

جگنو شرمیلا ، اکبر جلیل

تم میرے ہو شبنم ، ندیم ، رشیماں

چاند اور چاندنی شبانہ ، ندیم ، رشیماں

کمانڈر صبحیہ ، سنتوش ، رانی

مجھے جینے دو زیبا ، محمد علی ، الیاس

میرا گھر میری جنت شمیم آرا ، محمد علی ، رانی

عاشق دیبا ، کمال ، نغمہ

میں زندہ ہوں شبنم ، سدھیر ، اعجاز

بیٹی بیٹا فردوس ، اعجاز ، طالش

ناہید صبحیہ ، سنتوش ، دیبا اور جاوید

(جاری ہے)

1968 فلاپ اردو فلمیں

فلمی کانام اداکار

کرشمہ نیلو ، محمد علی ، اسلم

لالہ رخ نیلو ، محمد علی ، طالش

دوسری شمیم آرا ، کمال ، لیری

سوئے نادیہ جاگی پانی کہوری ، حسن امام ، روزی

زندگی غذالہ ، طارق عزیز طالش

نہ کھودا رخسانہ ، شکیل ، ابراہیم

باہم زیبا ، درین ، لیری

کھلونا شمیم آرا ، کمال ، اسلم

ظالم سلونی ، علالدین ، رنگیلا

چھن لی آزادی رانی ، سدھیر ، سلونی

جان آرزو شمیم آرا ، وحیدمراد

شنہشاہ جہانگر شمیم آرا ، وحیدمراد ، زیبا

الف لیلیٰ غذالہ ، کمال ، اسلم

فطاری زمرد ، طارق عزیز اعجاز

دوبھائی سلونی ، اعجاز ، حنیف

دھوپ اور سائے عطیہ شریف اعجاز ، قوی

جنگلی پھول سلطانہ ، زمان ، خلیل

جگنو شرمیلا ، اکبر خلیل

تم میرے ہو شبنم ، ندیم ، صوفیہ

چاند اور چاندنی شبانہ ، ندیم ، رشیماں

عدالت زبیا ، رانی ، وحیدمراد

فہرست پر واپس

علم الکلام

سید نصیر شاہ

علمِ کلام بھی فلسفہ کی طرح سوچنے کا عمل ہے لیکن اس میں اور فلسفہ میں فرق بھی بہت ہے۔ فلسفہ میں پہلے سے کوئی رائے قائم نہیں کی جاتی بلکہ کسی سوال پر سوچنا شروع کرتے ہیں اور سوچنے کے بعد مختلف دلائل کسی خاص نتیجہ پر پہنچاتے ہیں اور فلسفی آزادانہ رائے قائم کرتا ہے ۔ اس کے برعکس علم کلام میں رائے پہلے سے موجود ہوتی ہے اور اسکی حقانیت پر دلائل سوچے جاتے ہیں۔ مذہب کے معتقدات کو از روئے علم و عقل درست ثابت کرنے کی کوشش کو علم کلام کہا جاتا ہے۔ جو بھی مذہب ہو اس کی صداقت اسی طرح پر کھی جاتی ہے کہ وہ اپنے عقائد کے متعلق کونسے مستحکم دلائل رکھتا ہے ۔ خدا کا وجود ثابت کر نا ہے تو اس کے لئے علم کلام دلا ئل مہیا کر یگا اسی طرح وحی ، نبوت یہ سب مابعد الطبیعی مسائل ہیں جن کے متعلق ایک عقید ہ پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ علم کلام میں اس کی صداقت کے دلائل پیدا کئے جاتے ہیں ۔ خدا کا وجود ، نبی کا برحق ہونا ، قیامت وغیرہ سے عقائد، علم کلام کے مہتم بالشان موضوعات ہیں علم کلام کے ماہرین کو متکلمین کہتے ہیں۔

تما م مذاہب سے تعلق رکھنے والے علماء اپنے اپنے مذہب کی حمایت میں جو کچھ مدلل انداز میں پیش کرتے رہے، وہ سب علم کلام ہے لیکن ان میں مسلمان متکلمین کی کوششوں کو بہت زیادہ سر اہا گیا ہے۔ متکلمین اسلام کے مختلف فرقے رہے ہیں جن میں دو فرقے اشاعر ہ اور معتزلہ زیادہ معروف رہے ہیں۔ معتزلہ ایک عر صہ ئِ دراز تک علم الکلام پر چھائے رہے ۔بعد میں اگرچہ فرقہ ئِ اشاعرہ کا علم الکلام پر تسلط ہوگیا اور فرقہ ئِ معتزلہ معدوم ہوگیا لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ اربابِ دانش اگرچہ ایک ممیزہ فرقہ کی حیثیت سے معدوم ہو گئے لیکن آج بھی تمام سوچنے والے ذہنوں پر انہی لوگوں کے واضح اثرات موجود ہیں آج جو بھی علمِ کلام کے موضوعات پر قلم اٹھاتاہے۔ وہ انہی کے دلا ئل سے استفادہ کرتا ہے ۔

فہرست پر واپس

محمود ہاشمی

یوں توکالم کی آنکھوں میں ہر روز آنسو ہی ہوتے ہیں۔ کبھی کراچی میں بے گناہ شہید ہونے والوں کا ماتم توکبھی کوئٹہ کی کربلا پر نوحہ خوانی، کبھی کالم پاک فوج کے شہیدوں کی عظمتوں کو خراج عقیدت پیش تو کبھی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے معصوم پاکستانیوں کے دکھ پربین... افسردگی ، اداسی اورغم صرف میرے ہی نہیں ہر کالم نگار کے کالموں کا اثاثہ بن کر رہ گئے ہیں حتی کہ عطاالحق قاسمی جو مزاح نگار ہیں ان کے مزاح میں چیخیں کروٹیں لیتی ہوئی دکھائی دینے لگی ہیں ۔آج پھر میرے کالم کی کیفیت وہی ہے مگر آج کاغم تھوڑا سا مختلف ہے۔ آج پھر میراقلم رو رہا ہے ۔سامنے پڑا ہوا کاغذ نم آلودہے ۔ ساتھ رکھے ہوئے اخبار کی سرخیاں چیخ رہی ہیں۔جملے ٹوٹ رہے ہیں ،تحریر اداس ہے کہ کشمیر اداس ہے لکھنے والا ہمیں ہمیشہ کیلئے چھوڑ گیا ہے ۔

ادب اور صحافت کی ایک عظیم صدی اختتام پذیر ہوگئی ہے۔میںآج بہت ملول ہوں کہ محمود ہاشمی بھی فوت ہو گئے ہیں۔ ابھی تو میں نے اپنے بزرگ دوست اور استاد سید نصیر شاہ کی موت کا نوحہ بھی نہیں لکھا تھا۔ابھی کتنے نوحے لکھنے باقی تھے۔وہ جو کچھ لکھنا جانتے تھے وقت ان کے کتبے میرے سامنے قطار در قطار سجاتاجا رہا ہے ۔اردو ادب میں اب کون رہ گیا تھا یہی دوچار لوگ تھے جن کے دم سے شہرِ سخن کا بھرم قائم تھا۔ یہی احمد ندیم قاسمی ، احمد فراز، منیر نیازی ، ، شہزاد احمد، بیدل حیدری ،وزیر آغا، محمود ہاشمی اور ان جیسے دوچار لوگ تھے جن میں اب صرف ظفر اقبال ، انتظار حسین ، عبداللہ حسین، ساقی فاروقی اور عطاالحق قاسمی ہی رہ گئے ہیں، نجانے کس وقت کس کے کوچ کا نقارہ بج جائے۔ محمود ہاشمی کی عمر اگرچہ ایک سو سال کہیں زیادہ تھی مگر دل بار بار یہی کہتا ہے کہ انہیں ابھی نہیں مرنا چاہئے تھا مگر یہ لوگ تو مرنے کیلئے پیدا ہی نہیں ہوا کرتے ۔ان کی آواز، ان کے لفظ ، ان کی سوچ کہاں مر سکتی ہے ۔

ان کی مثال تو اس آک کے کویے کی ہے جس کے پھٹنے سے زندگی جاگتی ہے اور ہوا کویے سے نکلنے والے نرم و ملائم ریشے اٹھا کر ہر طرف بکھیر دیتی ہے۔ ہر ریشے کے گچھے کے ساتھ ایک بیج ہوتا ہے جو جہاں گرتا ہے وہیں آک کا ایک اور پودا جنم لینے لگتا ہے ۔محمود ہاشمی زندگی بھر اسی کویے کی طرح برطانیہ کے برف آباد جزیرے میں بِکھرتے رہے ہیں اور ان کے لفظوں کے نرم و ملائم گچھے روشنی اور خوشبو کے بیج لے کراردو ادب اور اردو صحافت کی سرزمینیں زرخیر و شاداب کرتے رہے ہیں ۔محمود ہاشمی کی پہلی کتاب ’’کشمیر اداس ہے ‘‘ 1950میں شائع ہوئی تھی مگر اس سے پہلے بحیثیت تنقیدنگار وہ اپنی پہچان دنیائے ادب میں کراچکے تھے ۔اس زمانے میں ان کے ایک ڈرامے ’’انارکلی کی واپسی ‘‘ کوبھی بڑی شہرت حاصل ہوئی تھی یہ ڈرامہ مشہور رسالے ’ساقی ‘‘ کے 1947کے ’’سالانہ نمبر میں شائع ہوا تھا اس کے بعد اسے سری نگر میں باقاعدہ اسٹیج بھی کیا گیا تھا۔1943سے1947کے درمیانی عرصہ میں محمود ہاشمی کے جو مضامین اور افسانے مختلف رسالوں میں شائع ہوئے تھے انہوں نے انہیں بھرپور شہرت دی تھی اور پھر کشمیر اداس ہے نے انہیں زندہ و جاوید کردیا۔

برطانیہ کی صحافتی زندگی میں ان کی حیثیت بنیادی ہے ۔انہوں نے یہاں مشرق اخبار نکالاتھا اور برطانیہ کو اردو صحافت سے روشناس کرایا تھا۔ان کی ایک کتاب’’موت کا جہنم ‘‘اور کچھ بچوں کے قاعدے بھی شائع ہوئے مگر ان کتابوں کو زیادہ شہرت حاصل نہ ہوئی ۔ان کی تازہ ترین کتاب’یہ شاعر وافسانہ نویس‘‘2003میں شائع ہوئی ۔جس کا دیباچہ ڈاکٹرانورسدید نے لکھا۔وہ اپنے دیباچہ کا آغاز کچھ یوں کرتے ہیں ’محمود ہاشمی کی تصنیف ’’کشمیر اداس ہے ‘‘ان معدودے چند خوش قسمت کتابوں میں سے ہے جو شائع ہوتے ہی اپنے تخلیق کار کو حیاتِ جاوداں سے سرفراز کردیتی ہیں اور پھر مصنف کے ذاتی تشخص کا مستقل وسیلہ بن جاتی ہیں ‘‘کشمیر اداس ہے ‘ ایک رپورتاژ ہے جس میں کشمیر کا دکھ گنگنا رہا ہے ۔جنتِ ارضی میں درد و کرب کی کیفیت کوکاغذوں پر سمیٹ دیا گیا ہے۔ پاکستانی ادب میں ’’کشمیر اداس ہے ‘‘کی حیثیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کتاب کئی یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل ہے اس کتاب پر کئی تھیسس لکھے جاچکے ہیں مگر مجھے نہایت افسوس سے کہنا پڑتا کہ حکومت ِپاکستان نے اس کتاب کے حوالے سے محمود ہاشمی کو کسی بڑے ایوارڈ سے نہیں نوازا۔حالانکہ یہ سرکاری ادبی اعزاز بے شمار غیر ادیبوں کو بھی مل چکے ہیں۔

میرے نزدیک اس کی سب سے بڑی وجہ ان کا برطانیہ میں مقیم ہونا تھا۔ برطانیہ میں رہنے والے ادیبوں اور شاعروں کی طرف حکومت پاکستان کے اعلیٰ آفسران کی نگاہ پتہ نہیں کیوں جاتی شاید ادب میں بھی کوئی دہری شہریت مسئلہ ہو یا پھر برطانوی اردو کے ادیب خو د بڑے بڑے سرکاری آفسروںکو تلاش کرکے انہیں کتابیں نہیں پہنچا سکتے۔ایک اور بڑا نام ساقی فاروقی کا ہے۔ وہ بھی برطانیہ میں مقیم ہیں اوران دنوں تو ان کی طبعیت بھی ناساز ہے کئی ماہ سے اسپتال میں ہیں ۔ انہیں بھی کسی طرح بڑے سرکاری ایوارڈ سے نہیں نوازا گیا۔میری عطا الحق قاسمی سے در خواست ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں میں انہیں انعام الحق جاوید کے پاکستان بک فاونڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل بننے پر مبارک باد دیتا ہوں اوراس کے ساتھ عرفان صدیقی کے خصوصی معاون بن جانے کی مبارک باد کا حقداربھی انہی کو سمجھتا ہوں اور محمود ہاشمی کی وفات پرعطاالحق قاسمی سے بھی اظہارِ افسوس کرتا ہوں۔ بہرحال ہر شخص نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ۔موت بولائی ہوئی اونٹنی کی طرح زندگی کے تعاقب میں ہے۔ کوئی ہے جو اسے روک سکے۔ کوئی ہے جو اسے ٹوک سکے ۔اور میرے قریب پڑی ہوئی محمود ہاشمی کی کتابوں سے آواز آرہی ہے ۔ہاں ! ہمارے اندر موتیوں کی طرح چنے ہوئے لفظ۔ موت کے مد مقابل کھڑے ہیں ان سے موت ٹکرا ٹکرا کر شرمندہ ہوتی رہتی ہے فنا ایک عریاں حقیقت سہی مگر یہ علم و قلم کی روشنی ۔ یہ زندگی پہ سایہ فگن روشنی ۔اس کی قسمت میں فتح و نصرت کا لمحہ ہی تحریر ہے ۔کیونکہ آسمانوں سے آتی ہوئی یہی روشنی ذوالجلال اور بقا ساز ہے۔

فہرست پر واپس

نازکا کی پُر اسرار لکیریں

نازکا لائنز افسانوی لگتی ہیں مگر کیا کیا جائے وہ موجود ہیں اور چیخ چیخ کر کہہ رہی ہیں کہ ہمارے اسرار کو کھول کر دکھائو مگر ماہرین خاموش ہیں ۔

تقریبا

مربع میل لکیروں کی مدد بنائی یہ تصویریں حیرت انگیز ہیں ۔ایک ایک تصویر ایک ایک فرلانگ پر پھیلی ہوئی ہے وسیع پیمانے پر بندروں کی تصویریں ،مکھیوں کی تصویریں مچھلیوں کی تصویریں ۔ چھتریوں کی تصویریں ، لینڈنگ زون ، یہ سب کچھ ہزاروں سال پہلے بنایا گیا ۔

انہیں دیکھنے کےلئے ضروری ہے کہ آدمی انہیں ہیلی کاپٹر یا جہاز میں بیٹھ کر دیکھے کیونکہ زمین سے تو کچھ اندازہ نہیں ہوتا ہے کہ یہ لکیریں کیسی ہیں ۔جب تک آج کے جہاز نہیں بنائے تھے اس وقت اسے ان لکیروں کے متعلق کچھ علم نہیں تھا۔یہ تصویریں پیرو

شمالی امریکہ

میں ہیں

یہ سب سے زیادہ پراسرار آثار قدیمہ کی سائٹس میں سے ایک ہے ۔اسرار کی وجہ سے یہ ہے کہ انہیں کیوں اور کیسے بنایا گیا جنہیں صرف آسمان سے مکمل طور پر دیکھا جا سکتا ہےسائنس ابھی اس بات کا کوئی قابل اعتماد جواب فراہم کرنے میں ناکام ہے

فہرست پر واپس

رحمان بابا

سلامتی اور عافیت کا نگر کونسا ہے۔یہ سوال صرف میرا نہیں ہے ۔ رحمان بابا کے مزار کی ٹوٹی ہوئی محرابوں کا بھی ہے جن کی کرچیاں تاریخ کی آنکھوں میں پیوست ہوگئی ہیں۔ ابوجہلوں کی باردو بھری مردہ نسل کیا جانے کہ رحمان باباکون تھےجنہوں نےچار سو سال پہلے کہا تھا

روشنی گلیوں میں ہے دانشوروں کے فیض سے

صاحبان علم دنیا کے ہوئےہیں پیشوا

جو تلاش حق میں ہیں

علم والوں کو کریں وہ رہنما

جاہلوں کی زندگی تو مردہ لوگوں کی طرح ہے. مجھے افلاطون یاد آرہا ہے جس نے کہا تھا کسی معاشرہ پر اس بڑا اورکوئی عذاب نازل نہیں ہو سکتا کہ اس کےلوگ عقل و خرد کے دشمن ہو جائیں۔ہم عقل و خرد کے دشمن کیوں ہو گئے ہیں۔کیا ہمیں معلوم نہیں کہ ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسا نیت کا قتل ہے ۔رنگ ، نسل ، وطن ، مذہب، اور زبان کا اختلاف کسی بھی انسان کے قتل کا جواز نہیں بن سکتا۔انسان کا خون مقدس ہے ۔انسانی لہو لندن کی انڈر گراونڈٹرینوں میں بہے یا بغداد کی گلیوں میں اس کے تقدس میں کوئی فرق نہیں آتا۔مگرافسوس کہ میری گلیوں میں یہ کہنے والا کوئی رحمان بابا موجود نہیں کہ لہو کی کوئی داستان اب کہیں نہیں لکھی جائے گی۔ کسی ماں کا کلیجہ ٹکڑے ٹکڑے نہیں کیا جائے گا۔کسی بچے کے مقدر پر یتیمی کی مہر نہیں لگائی جائے گی ۔کبھی کبھی مجھےایسا لگتا ہے کہ انسان ابھی تک پوری طرح بالغ نہیں ہوا۔جسمانی ارتقاء کے اختتام پر شروع ہونے والا ذہنی ارتقاء ابھی کسی لہو رنگ خواب میں رکا ہوا ہے ۔ستاروں کو تسخیر کرنے والا انسان اپنی جبلتوں میں کسی بچے کی مثال ہے۔رحمان بابا کو بھی یہی دکھ تھا۔دیکھئےانہوں نے اس موضوع پر اپنی ذات کے حوالےسے کتنا بلیغ شعر کہا ہے

رحمان ہو گئی ہے ریش سیہ سفید

لیکن ابھی تلک میں بالغ نہیں ہوا

رحمان بابا کی چلتی پھرتی باتیں خانہ ء شعور کی سیڑھیوں سے زینہ زینہ اتر رہی ہیں مگرفہم کے تہہ خانے میں رہنے والوں نے اپنی سماعتوں میں پگھلا ہوا سیسہ بھر لیا ہے۔آنکھوں میں سلائیاں پھیر لی ہیں۔ رحمان بابا اس اندھی بہری معاشرت کا پوری طرح ادراک رکھتے تھےاسی لئےتوفرما گئے ہیں

اپنے رحمان بابا کی باتیں۔۔ یاد آئیں گی جس وقت تیرا

ایک دیوار کی سمت چہرہ ۔۔دوسری کی طرف پیٹھ ہوگی

رحمان بابا صرف اہل مشرق سے نہیں ۔اہل مغرب سے بھی سے مخاطب ہوئے۔ان کےنزدیک مغرب اور مشرق کا فرق و امتیاز کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ان کا خدا تو رب المشرقین بھی ہے اور رب المغربین بھی جسے کسی بھی بے گناہ انسان کا خون کرانا کسی طرح گوارانہیں۔ دہشت گردی ختم کرنے کے نام پر امریکی طیاروں کے ناروا حملے ہوں یا خود کش دھماکے ان کی فکر میں دونوں معلون فعل ہیں۔ورلڈبنک کی رزم گاہ میں معیشت کی عالم گیر جنگ ہو یا ورلڈ ٹریڈسنٹر کی مقام صفر میں بدلتی ہوئی آویزش عظیم۔۔رحمان بابا کا کہا پتھر پر لکیر ہے

صاحب مال۔ جہاں بان نہیں ہو سکتا

سونے کا بت کبھی انسان نہیں ہو سکتا

زندگی کی بے ثباتی رحمان بابا کی شاعری کا اہم ترین موضوع ہے۔کہتے ہیں کہ وہ دریائےباڑہ کے کنارے پر روزانہ دیر تک بیٹھتے تھے اور ساحلی ریت پر اپنی انگشت شہادت سےشعر لکھتے رہتے تھے ۔وہ لازوال مصرعے کبھی پاگل ہوائیں مٹاتی دیتی تھیں اور کبھی دریا کی تند موجیں انہیں اپنے ساتھ اگلی زمینیں سیراب کرنے لے جاتی تھیں۔جب کسی نے انہیں اس بات کا احساس دلایا کہ علم کا ایک عظیم ذخیرہ فطرت کی وحشت نگلتی جارہی ہے تو انہوں نے کہامیری شاعری زندگی کی طرح ہےجو بھیگی ہوئی ریت پہ لکھی ہوئی نظم سے بھی کم تر ہےاور اپنا یہ شعر پڑھ دیا

عمر بہتی ہے اباسین کی رفتار کے ساتھ

جیسے ہر موج چلے آب گرفتار کے ساتھ

زندگی کیا ہے۔۔ اس سلگتے ہوئے سوال پر ہر شاعر کچھ نہ کچھ ضرور کہا ہے ۔کسی نے اسے پانی کا بلبلہ قرار دیا ہے تو کسی نے آسمانی بجلی کی چمک سےتشبیہ دی ہے۔دیکھئے کہ رحمان بابا چار سو سال پہلے اسے کس انداز سےدیکھ رہے ہیں ۔ کہتے ہیں

ٹوٹ جائے گا ابھی موت کی تلوار وں سے

زیست کا تار ۔۔۔سلامت نہیں رہنے والا

لمحہ بھر کوہے۔ زمانے میں شگفتن گل کی

کوئی گلزار۔۔۔۔ سلامت نہیں رہنے والا

اسی موضوع پر غالب کا شعر جسے تھوڑی سی تبدیلی کےساتھ رحمان بابا بہت عرصہ پہلے کہہ گئے تھے

گرنا ہے رخش عمر کے آخر سوار کو

نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں

ایک اور شعر دیکھئے

عالم خواب سے جانے والا

اب دوبارہ نہیں آ نے والا

اس شعر کا اصل لطف تو صرف پشتو زبان میں ہی محسوس کیا جا سکتا ہے۔ میں نےاشعار کا ترجمہ کرتے ہوئے پوری کوشش کی ہےکہ رحمان بابا کے اشعار کی کیفیت کا برقرار رکھا جائے مگر اہل علم جانتے ہیں کہ یہ کام تقریباً ناممکن ہے.

سو اگر کسی شعر میں کوئی خوبصورتی تھی تو وہ رحمان بابا کمال تھااوربدصورتیوں کا سبب میری بدہنری ہے

رحمان بابا پشتو زبان کے ایسے عظیم شاعر ہیں۔جنہیں بےپناہ عوامی مقبولیت حاصل ہوئی۔ان کی شاعری میں انسان اور انسانی مسائل بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ان کے پاس محبت کا ایک لامنتاہی جذبہ موجود ہے۔جو دشت مجاز سے آسمان حقیقت تک پہنچتے پہنچتے بے کنار ہو جاتا ہے۔فطرت سے ان کو رابطہ بہت گہرا ہے ۔صوفی کے کدو سے نکلے ہوئے حسی تجربے نے ان کے لفظ کو ایسی گیرائی عطا کی ہےکہ وہ ساری کائنات پر محیط ہو گیا ہے۔

میں نے ان کے مزار پر ایک مشاعرہ پڑھا تھا ۔بہت عرصہ کی بات ہے میں ان کے عرس کی تقریب میں شریک ہونے کےلئے گیا تو پتہ چلا کہ کل یہاں ان کی یاد میں مشاعرہ ہورہا ہے ۔میں نےاس مشاعرہ کےلئے ان کے مزار پر بیٹھ کر ایک نظم کہی تھی اسی کے کچھ اشعار پر گفتگو تمام کرتا ہوں.

محیط جہاں یہ اجالوں کا گنبد

یہ انسانیت کے حوالوں کا گنبد

یہ علم و قلم کا ثمر دار برگد

یہ رحمان بابا کی پُر نور مرقد

یہ مرقد نہیں کوئی پارنیہ قصہ

یہ مرقد ہے تاریخ کا ایک حصہ

تصوف کی جولانیاں ہیں اسی سے

قلم کی فروانیاں ہیں اسی سے

یہاں سورہا ہے فقیروں کا شاعر

جہاں بھر کے زندہ ضمیروں کا شاعر

یہ علم و قلم کا ثمر دار برگد

یہ رحمان بابا کی پُر نور مرقد

فہرست پر واپس

بنام حسین پانی کی سبیلیں

منصور آفاق

جس حادثہ کبریٰ کی یاد میںبرطانیہ کے کچھ احباب نے حسینی سبیل اور لنگرِ حسینی کا آغازکیاہے،وہ تاریخ ِ درد کا ایک انتہائی الم انگیز اور بے مثال حد تک کربناک باب ہے ۔محرم کے انہی ایام میں رسول کائنات  کے لا ڈلے نواسےؓ نے اپنے خانوادہ ءاقدس کے ساتھ اپنے لہو سے ایثار وقربانی کی یادگار تحریر کی تھی۔انہی ایام محرم میںریگ زار کربلا میںان کے نانا کی امت نے ان پر پانی بند کر دیا تھا۔

روکے ہوئے تھی نہر کو امت رسول کی

سبزہ ہرا تھا خشک تھی کھیتی بتول کی

ادھر وحشت وسنگ دلی کا شیطان بھی اپنی تاریخ کا سفاک ترین باب لکھ رہا تھا۔آسمان کی آنکھ اشک بار نگاہوں سے دیکھ رہی تھی کہ معصوم علی اصغرکے جسم میں زندگی کی نمی ختم ہو رہی ہے ۔اس کی ساری حسیات حیات پیاس بن کر اس کے ہونٹوں پر بکھر گئی ہیں۔امام حسین علیہ السلام نے اسے گود میں لیااور میدان کربلا میںآکر کہا”میں تم سے پانی مانگنے نہیں آیا۔مجھے اپنی ذات کے لیے پانی نہیں چاہیے۔مجھ سے اس معصوم کی پیاس نہیں دیکھی جاتی۔

سچ کہہ رہا ہوں تم سے اگر کچھ خیال ہے

یثرب کے شاہزادے کا پہلا سوال ہے

وہ کہہ رہے تھے اور زمیں کا نپتے ہوئے کلیجے سے یہ سن رہی تھی”بیٹا تم بھی اپنی خشک زبان نکال کر دکھا دو“اور

پھیری زبان لبوں پہ جو اس نو ر عین نے

تھرا کے آسمان کو دیکھا حسین نے

مگر ادھر سینوں میںدلوں کی جگہ پتھر رکھے ہوئے تھے۔جواب میں ایک تیر آیا اور علی اصغر کا گلا چھید کر رہ گیا۔معصوم خون بہنے لگا توامام حسین ؓ نے چلو بھر لیااور آسمان کی طرف اچھا ل کر کہا”اے خدا! تیری راہ میں حسین ؓہی معصوم لخت جگر کی قربانی پیش کر سکتاتھا۔اے محبوب ازل تیرا یہ مطالبہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے تھا مگر تو نے ذبح عظیم کی خاطر اس میں تاخیر کر دی تھی۔لے آج اولاد ابراہیم سے اپنے مطالبے کا جواب پالے“

اتنے بڑے حادثہ پر جتنے بھی آنسو بہائے جائیں کم ہیں مگر میں جوش اضطراب میںسینہ کوب حضرات سے پوچھتا ہوں کہ ایسا کس لیے ہوا۔حضرت امام حسین ؓ نے ثبات وپامردی سے سنگدلانہ جفاکشیوں کی یلغار کیوں برداشت کی۔میرا ایمان ہے کہ اگر حسین ؓ زمین پر پاﺅں مارتے تو زمین اپنے آنسوﺅں کا وہ پانی ضرور اگل دیتی جو اس نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی معصوم ایڑیوں رگڑ پر اگلا تھا۔حضرت امام حسینؓ حکم دیتے تو آسمان سے باران رحمت کا نزول شروع ہو جاتا مگر امام حسین ؓ چاہتے تھے کہ وہ احیائے دین کا جذبہ رکھنے والے لوگوں کویہ بتا جائیں کہ

یہ راہ محبت ہے ساتھی اس راہ پہ جو بھی آتے ہیں

وہ راہ کے ہر ہر کانٹے ہر کچھ خون جگر ٹپکاتے ہیں

برطانیہ میں انسانیت خدمت کر نے والوں نے اسی راہِ محبت و ہدایت پر خون ِ جگر ٹپکانے کا سلسلہ شروع رکھا ہے ۔ حسینی سبیل کے نام سے دنیا کے پیاسوں کو پانی پلانے کی ایک تحریک شروع کی گئی ہے ۔خاص طور پر پاکستان میں جہاں کی صورت حال بہت تشویشناک ہے ۔وہاں اس تحریک اس محرم میں پورے زور و شور سے شروع کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق اِس وقت پینے کاصاف پانی نو سو ملین افراد کی دسترس سے باہر ہے ، تین ارب لوگ نکاسی ءآب کی سہولیات سے محروم ہیں ۔دنیا کے تقریباً آدھے ممالک میںآدھی بیماریوںکا سبب پانی کی آلودگی ہے ۔کئی علاقوں میںبچوں اور عورتوں کو پانی کے لئے کےلئے چار چار میل پیدل چلنا پڑتا ہے ۔پاکستان کاشمار دنیا کے ان سترہ ممالک ہوتا ہے جہاں بہت زیادہ مسائل ہیں۔ پانی میں آلودگی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ پاکستان میں تقریباً چودہ کروڑافرادکوپینے کا صاف پانی میسرنہیں۔پاکستانی معیشت کا ایک بڑا حصہ اس وقت پانی سے متعلقہ بیماریوں پر خرچ ہورہا ہے ۔پانی جس کے متعلق قدوس ذوالجلال نے کہا ”اور ہم نے ہر جاندار کو پانی سے پیدا کیا۔ پیغمبرِ انسانیت ۔چارہ ساز بیکساں کا فرمان ہے کہ افضل صدقہ پانی ہے ۔ حضرت امام جعفر صادق نے فرمایا ’پانی زندگی ہے ۔کربلا میں اہلِ صبر کا امتحان بھی پانی سے لیاگیا۔اور امام حسین علیہ اسلام کو یاد کرنے والے پانی سے محروم ہیں۔خاص طور پر تھر(سندھ ) کے علاقے میںپیاس نے گذشتہ چند سالوں میں سینکڑوں بچوں کی جان لی ہے ۔اسی کو دیکھتے ہوئے حسینی سبیل اور لنگر حسینی کے نام سے پیاسوں کی پیاس بجھانے کی تحریک شروع کی گئی ہے۔اس میں ایسے شامل ہیںجن کے دل دھڑکتے ہیں جن کے ضمیر زندہ ہیں۔آئیے پیاس ِ کربلا کی اس تحریک میں حصہ لیجئے ۔تھر کے پیاسوں کی پیاس بجھائیے۔ ، حسینی سبیل کو فروغ دیجئے۔جہاں جہاں آپ موجود وہیں وہیں یہ کام کیجئے ۔اور جنہیں مناسب سمجھے انہی کے ساتھ مل کر کیجئے ۔میرے خیال میں اس کا م میں ذکرِ حسین بھی موجود ہے ۔مشنِ حسین بھی یہی ہے

فہرست پر واپس

واقعہ کربلا کی کربناک یادیں

جس حادثہ کبریٰ کی یاد میں آ ج میرا قلم اشکبار ہو رہا ہے،وہ تاریخ ِ درد کا ایک انتہائی الم انگیز اور بے مثال حد تک کربناک باب ہے ۔محرم کے انہی ایام میں رسول کائنات ﷺ کے لا ڈلے نواسےؓ نے اپنے خانوادہ ءاقدس کے ساتھ اپنے لہو سے ایثار وقربانی کی یادگار تحریر کی تھی۔انہی ایام محرم میںریگ زار کربلا میںان کے نانا کی امت نے ان پر پانی بند کر دیا تھا۔

روکے ہوئے تھی نہر کو امت رسول کی

سبزہ ہرا تھا خشک تھی کھیتی بتول کی

ادھر وحشت وسنگ دلی کا شیطان بھی اپنی تاریخ کا سفاک ترین باب لکھ رہا تھا۔آسمان کی آنکھ اشک بار نگاہوں سے دیکھ رہی تھی کہ معصوم علی اصغرکے جسم میں زندگی کی نمی ختم ہو رہی ہے ۔اس کی ساری حسیات حیات پیاس بن کر اس کے ہونٹوں پر بکھر گئی ہیں۔امام حسین علیہ السلام نے اسے گود میں لیااور میدان کربلا میںآکر کہا”میں تم سے پانی مانگنے نہیں آیا۔مجھے اپنی ذات کے لیے پانی نہیں چاہیے۔مجھ سے اس معصوم کی پیاس نہیں دیکھی جاتی۔

سچ کہہ رہا ہوں تم سے اگر کچھ خیال ہے

یثرب کے شاہزادے کا پہلا سوال ہے

وہ کہہ رہے تھے اور زمیں کا نپتے ہوئے کلیجے سے یہ سن رہی تھی”بیٹا تم بھی اپنی خشک زبان نکال کر دکھا دو“اور

پھیری زبان لبوں پہ جو اس نو ر عین نے

تھرا کے آسمان کو دیکھا حسین نے

مگر ادھر سینوں میںدلوں کی جگہ پتھر رکھے ہوئے تھے۔جواب میں ایک تیر آیا اور علی اصغر کا گلا چھید کر رہ گیا۔معصوم خون بہنے لگا توامام حسین ؓ نے چلو بھر لیااور آسمان کی طرف اچھا ل کر کہا”اے خدا! تیری راہ میں حسین ؓہی معصوم لخت جگر کی قربانی پیش کر سکتاتھا۔اے محبوب ازل تیرا یہ مطالبہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے تھا مگر تو نے ذبح عظیم کی خاطر اس میں تاخیر کر دی تھی۔لے آج اولاد ابراہیم سے اپنے مطالبے کا جواب پالے“

اتنے بڑے حادثہ پر جتنے بھی آنسو بہائے جائیں کم ہیں مگر میں جوش اضطراب میں سینہ کوب حضرات سے پوچھتا ہوں کہ ایسا کس لیے ہوا۔حضرت امام حسین ؓ نے ثبات وپامردی سے سنگدلانہ جفاکشیوں کی یلغار کیوں برداشت کی۔میرا ایمان ہے کہ اگر حسین ؓ زمین پر پاﺅں مارتے تو زمین اپنے آنسوﺅں کا وہ پانی ضرور اگل دیتی جو اس نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی معصوم ایڑیوں رگڑ پر اگلا تھا۔حضرت امام حسینؓ حکم دیتے تو آسمان سے باران رحمت کا نزول شروع ہو جاتا مگر امام حسین ؓ چاہتے تھے کہ وہ احیائے دین کا جذبہ رکھنے والے لوگوں کویہ بتا جائیں کہ

یہ راہ محبت ہے ساتھی اس راہ پہ جو بھی آتے ہیں

وہ راہ کے ہر ہر کانٹے ہر کچھ خون جگر ٹپکاتے ہیں

یاد رکھیے حسین کسی فرد واحدکا نام نہیں بلکہ ایک زندہ تحریک کا نام ہے ۔حریت انسانی کے اجتماعی ضمیر کا نام ہے ۔وہ تحریک ،وہ ضمیراورجسم کائنات کا وہ دھڑکتا ہوا دل آج بھی ہم سے مطالبہ کر رہا ہے کہ اگر ہم دین حق کی سربلندی کے لیے کوشاں ہیں تو وقت کے یزیدوں کی اطاعت نہ کریں۔ان کے مقابلے میںسینہ سپڑ ہو جائیںاور اس راہ میںکسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں۔

حسین ؓ زندہ ہے اور زندہ رہے گا ۔کیونکہ شہید مرا نہیں کرتے ۔ان کا نام سورج اپنی زرتار کرنوں سے آسمان کی چھاتی پر کندہ کر دیتا ہے جسے کبھی مٹایا نہیں جا سکتا ۔

ہرگز نمیرد آنکہدلش زندہ شد بعشق

ثبت است بر جریدہ ءعالم دوام ما

حسین ؓ مر کر بھی زندہ ہے مگر یزید کانام گالی بن گیا ہے ۔

اس طرح اس سے ظلم سیاہ فام ہو گیا

لفظ یزید داخل دشنام ہو گیا

اشک باریوں اور سینہ کوبیوں میں اس اعلیٰ مقصد کو گم نہ کیجئے۔حضرت امام حسینؓ نے ہی دنیائے انسانیت کو یہ درس دیا تھاکہ حریت ِ فکر نظر ہی اصل انسانیت ہے ۔آج یو این او کے چارٹرمیں بھی آزادی ءرائے اور آزادی ءاظہار کو انسان کے بنیادی حقوق کے طور پر تسلیم کر کیا گیا ہے مگر تاریخ کے پر پیچ راستوں پر بھٹکے ہوئے انسان کو کون بتائے کہ

اب جو چھڑا ہے حریت کا ساز دوستو

یہ بھی اسی جرس کی ہے آواز دوستو

فہرست پر واپس

سید نصیر شاہ

ایک تو وہ دریائے سندھ ہے جس کی روانی موج موج پہاڑوں کا جگر چیرتی ہوئی۔۔

شیروں کی طرح دھاڑتی ہوئی۔۔آہنی چٹانوں سے ٹکراتی ہوئی۔۔

سنگلاخ زاروں میں نت نئے راستے تراشتی ہوئی۔۔

کالاباغ کے مقام پر جب کوہساروں سے باہرآتی ہے تو میانوالی کے میدانوں کی سبک خرامیاں پہن لیتی ہے۔

مگر ایک اِس سے بھی عظیم تر دریائے سندھ تھا۔وہ علم و ادب کا دریائے سندھ تھا جس کا دوسرا کنارہ آنکھ نہیں دیکھ سکتی۔ وہ دریا روحوں کو سیراب کررہا تھا دماغوں میں بہہ رہاتھا۔اس دریا کے میٹھے پانیوں نے زندگی کی آبیاری کی ۔اس کی سبک خرامی نے میانوالی کی تہذیب کو چلنے کا ہنر سکھایا ہے

مجھے گولائی میں تراشی ہوئی نمل جھیل کی سفید پہاڑیوں کی قسم

مجھے کھجور کی ٹوٹی ہوئی شاخ کی طرح افق کی چشمہ جھیل میں گرتے ہوئے چاند کی قسم

مجھے کوہ سرخ کی بے آب و گیاہ چٹانوںپربہنے والے جھرنے کے اردگرد پتھروں پر اگی ہوئی روئیدگی کی قسم

مجھے پانیوں میں ڈوب جانے والی بستی ’’گانگی‘کی قسم جس نے علم و ادب کی پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

مجھے نمک کی کانوں میںکان کنوں کی نمک میں گھلتی ہوئی ہڈیوں کی قسم

مجھے کندیاں کے جنگلوں میں صبح سویرے شور مچاتے ہوئے کالے تیتروں کی قسم

مجھے کالاباغ اسٹیٹ کی کرچیاں فضائوں میں بکھیرتی ہوئی بغوچی تحریک کی قسم

مجھے جاگیرداروں اور سرمایہ کاروں کے خلاف بننے والے عوامی محاذ کی قسم

مجھے برکتوں بھرے سلطان ذکریا کے مزار کی قسم

مجھے میانوالی کے خود سر شاعروں ،سر پھرے ادیبوں ،عمل کرنے والے دانشوروں اورسر فروش عالموں کی قسم

مجھے اپنی یعنی منصور آفاق کی قسم

کہ لوح و قلم کے اس خوبصورت دریا (جنہیں سید نصیر شاہ کہتے تھے)نے میانوالی کی خوبصورت ترتہذیب کو موج موج خوبصورت ترین بنادیا۔

لوح و قلم کی داستاں کچھ زیادہ پرانی نہیں ۔مجھے وہ دن یاد ہے۔۔ جب حرف سے حرف ہم لمس ہوا۔۔۔ وصالِ حروف کے افق سے لفظ طلوع ہوئے اور جگنوئوں کی طرح رات کے کاغذ پر جگمگانے لگے۔زمیں پر کہیکشاں اتر آئی ۔تتلی نے رنگوں کی ۔۔۔۔ گلابوں نے خوشبو کی ۔۔۔۔اور مہتابوں نے روشنیوں کی تاریخ رقم کی ۔۔۔ماضی کے مُردوں کی ہڈیاں ۔۔حال کے چمکتے ہوئے سکے اور مستقبل کے ثمرور شاخچے ایک ہی ہار میں پرو دئیے گئے۔۔۔۔یہ معجزہ پہلی بارکرہ ء ارض پر قلم کی نوک سے ٹپکتی ہوئی روشنائی سے نمودار ہوا۔۔۔سطر اسی ہار پرونے کو کہتے ہیں ۔اسی سے اساطیر کا لفظ خلق ہوا۔جس نے زماں کو مکاں کی گرفت سے نکال کر بے کرانی کی ویرانی میں پھینک دیا۔۔۔۔سورج کے ماتھے کی آگ اگلتی آنکھ کیا جانے کہ سلسلہ ء روز و شب کیا ہے ۔ ؟۔گزرا ہوا کل اور آنے والا کل کس نے اس کی ہتھیلی پر رکھ دیا ہے ۔اس کی آنکھ کیوں نگارخانہ ٗ لوح و قلم کی تصویریں دیکھ لیتی ہے۔شاید صرف اس لئے کہ اس پر وہی صحیفے نازل ہوئے ہیں ۔جنہیں قلم کے فرشتے نے زمین پر اتارا ہے۔

میں چاہتا ہوں کہ میں اِ س صاحب ِ لوح و قلم کی جدائی کے ہزاروں نوحوںلکھوں۔ان کیلئے قطرہ قطرہ آنکھ سے قصیدے کشید کروں۔عقیدت کے درخت سے شاخ شاخ منقبت کے پھول چنوں۔۔میں نے ان کےشعری مجموعہ کاپیش لفظ لکھا تھاکہ

یہ کوئی شاعری کا مجموعہ نہیں

ایک لٹے پٹے درویش کی بچی کھچی متاع ہے۔

ایک برباد شدہ قصرفریدوں کا باقی ماندہ خزانہ ہے ۔

بےدردی سے کاٹی ہوئی فصلِ گل کے بعدکھیت میں رہ جانے والے موتیوں بھرے خوشوں کی ڈھیری ہے۔اِس کتاب میں اُس سبزہ زار کے بچے کھچے پھول ہیں جسے پچاس سال تک رونداگیا۔اور جب درویش سے کہا گیا کہ ایک شعری مجموعہ تو ترتیب دے دیں کہ اسے اشاعت کے مراحل سے گزارا جا سکے ۔تو کہنے لگے

ہیں کتابِ دل کے اجزا مختلف لوگوں کے پاس

آئو ان سے مانگنے جائیں کہ شیرازہ تو ہو

مجموعی طور پرروشنی اور خوشبوکی اس بڑی ’’لوٹ‘‘ کے متعلق درویش کا خیال مجھ سے مختلف تھا ۔وہ سوچتے تھے

میں میٹھے پانیوں کا سمندر تھا اب بھی ہوں

سب نے بقدر ظرف پیا ۔۔۔میرا کیا گیا

مگرمیں سمجھتا ہوں اگر برسوں تک کسی سمندر کے سیپیوں سے موتی چرائے جاتے رہیں تو ڈوبتے ہوئے سورج کی آخری شعاعوں میں غوطہ خوروں کی تلاش فیروزمندیوں سے ہمکنار نہیں ہو سکتی۔سید نصیر شاہ کے ہاںمتاعِ علم و دانش کی ارزانی کے ویسے تو کئی سبب تھے مگر انہوں نے اس کی وجہ کچھ یوں بیان کی ہے

میں متاعِ علم و دانش کو بھی ارزاں کر گیا

اس لئے کہ میرا بیٹا بدر شہزادہ رہے

بے شک غربت سے رہائی کا جذبہ جب اپنے علم لہراتا ہے تو اس کے ہزار رنگ ہوتے ہیں۔ پھر شاہ صاحب تواس مرتبے پر فائزتھے جہاں انہیں کہنا پڑا

آپ نے ٹھیک کہا آپ بڑے سچے ہیں

میری بیوی ہے میرا گھر ہے مرے بچے ہیں

ساغرِ زہر اٹھا لیجئے میں سقراط نہیں

اس لئے ان کے پاس ازرانی ء علم ودانش کا سبب صرف غربت نہیں ہو سکتی ۔ میرے نزدیک اس کا اہم ترین سبب کچھ اور ہے ۔وہ شاید ان کی وہ سائیکی ہے جو خاندانی دستارِ علم و فضل کے ری ایکشن سے نمودار ہوئی ۔اس حوالے سے انہوں نے بہت پہلے کہا تھا

دستارِعلم و فضل کا وہ شملہ ء طویل

اک طوق تھا سو مدتوں پہلے تلف کیا

لیکن ایک بات طے ہے کہ انہیں متاعِ علم و دانش کی ارزانی کابہت دکھ تھا۔وہ جب کہتے تھے کہ

شہر میں کوئی نہ تھا میرے لہو کا قدر داں

میرے فن پر لوگ تو سوداگری کرتے رہے

یوں تو اس عہدِ گرانی میں ہر اک شے ہے گراں

ایک میرافن ہے ارزاں اور اک تیرا بدن

فہرست پر واپس

شاعری کیا ہے

’’ کیاشاعری آہنگ کانام ہے؟‘‘

’’نہیں ہر گز نہیں ‘‘

’’کیوں؟ کیسے؟ کیا آپ کسی باوزن جملے کو شاعری نہیں کہیں گے‘‘

’’نہیں ۔کیونکہ اگر چار یا پانچ ایک وزن کے لفظ ایک لائن میں لکھ دئیے جائیں تو وہ جملہ وزن میں آجاتا ہے جیسے (مظہر ، اکرم ، امجد بھائی ہیں )اب یہ جملہ وزن میں توہے اگر اسے شاعری تسلیم کر لیا جائے توہر وہ شخصجو لفظ کا جوڑنکالنا جانتا ہے اس کے لئے شعر کہنا کوئی مشکل بات نہیں۔ مثال کے طور پر ’’بادل ‘‘کے لفظ میںدو رکن ہیں ایک ’’با‘‘ اور ایک ’’دل ‘‘با میں ’’ب ‘‘ پر زبر ہے یعنی متحرک ہے اور’’ الف‘‘ پر جزم ہے یعنی وہ ساکن ہے پھر اسی طرح دال متحرک ہے اور لام ساکن ہے ۔اس جیسی آٹھ رکن ملا لئے جائیں تو بحر مکمل ہو جاتی ہے۔فاروق روکھڑی کی مشہور غزل کا مطلع ہے

ہم تم ہوں گے بادل ہوگا جنگل میں بھی منگل ہو گا.

مگر وہ جملہ کہ مظہر اکرم امجد بھائی ہیں وہ بھی اسی بحر میں ہے صرف اس میں ایک رکن زیادہ ہے جو فن کی ایک خوبصورتی بھی ہے مگر ہم اسے شاعری نہیں کہہ سکتے ۔یعنی یہ بات طے شدہ ہے کہ شاعری کسی وزن یا آہنگ کا نام نہیں ‘‘

’’کیاشاعری شاعرانہ خیال کو کہتے ہیں ؟ ‘‘

’’نہیں بالکل نہیں اگر شاعرانہ نثر کو شاعری قرار دیا جائے تو پھر ابوالکلام آزاد کے خطوط کے مجموعے ’غبارِ خاطر‘ کو ان کا شعری مجموعہ قرار دینا پڑے گا کیونکہ اپنے خطوط میں انہوں نے جتنی خوبصورت اور شاعرانہ نثر لکھی ہے وہ کہیں اورکم کم ہی دکھائی دیتی ہے ‘‘

’’تو پھر شاعری کیا ہے؟ ‘‘

’’اس سوال کا میرے پاس کوئی جواب نہیں ‘‘

’’یہ کیا بات ہوئی تم تو خود شعر کہتے ہواگرتمہیں خود ہی معلوم نہیں کہ شاعری کیا ہے تو پھر شاعری کرتے کیسے ہو؟‘‘

’’یقینا مجھے معلوم ہونا چاہئے کہ شاعری کیا ہے ۔ شاید کسی حد تک میں اس راز کو جانتا ہوں مگر میرے پاس صحیح الفاظ موجود نہیں ہیں اظہار کیلئے

اظہارِ عجز ہوگئی ہے میرے فن کی بات یہ آج کس نے چھیڑ دی ہے گل بدن کی بات ‘‘

’’پھر بھی کچھ تو کہو شاید کسی کی سمجھ میں آہی جا ئے کہ تم کیا کہہ رہے ہو ‘‘

’’شاعری شاید ایک کیفیت کا نام ہے ‘‘

’’یہ تو بہت الجھی ہوئی بات ہے کچھ وضاحت کرو ‘‘

’’مثال کے طور پر تم نے فیض احمد فیض کا وہ شعر تو سنا ہوا ہے کہ

دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے وہ جارہا ہے کوئی شب ِ غم گزار کے

اب ان دونوں مصرعوں کے درمیان اتناگہرا تعلق نہیں جتنا شاعری کے اصول و ضوابط کے مطابق ہونا چاہئے تھامگر اس میں ایک ایسی شے ،ایک ایسی کیفیت در آئی ہے کہ وہ شعر روح میں اتر جاتا ہے اور بھولتا نہیں اس کے برعکس اگر پہلے مصرعے کو یوں لیا جائے

پھر صبح دم بجھا کے دئیے انتظار کے وہ جارہا ہے کوئی شبِ غم گزار کے

اس میں وہ سارے محاسن در آتے ہیں جو ایک اچھے شعر کی تعریف میں درج کئے جاتے ہیں لیکن وہ کیفیت مر جاتی ہے۔اسی طرح فیض صاحب کا ایک اور شعرہے

قفس اداس ہے یارو صباسے کچھ تو کہو کہیں تو بہرِ خدا آج ذکر یار چلے

اس شعر کو اگر یوں کہا جائے

قفس اداس ہے ، صبح فراق پژمردہ ذرا فروغ صبا ہو کہ ذکر ِ یار چلے

تو فنی اعتبار سے یہ شعر زیادہ خوبصورت قرار دیا جا سکتا ہے مگرکسی کو یاد نہیں رہ سکتا۔شاید اس میں وہ کیفیت نہیں رہی جو فیض کے شعر میں ہے حالانکہ فیض کے شعر میں ’’آج ‘‘ کا لفظ بھی صرف وزن پورا کرنے کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔’’بہرخدا‘‘ کا بھی شعر کے مجموعی ماحول سے کوئی تعلق نہیں بن رہا ’’یارو‘‘ کے متعلق بھی یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ وزنی یارو ہے مگرفیض کے شعر میں جو لطف ،جو کیفیت ہے وہ فنی کمزوریوں سے مبرا شعر میں دکھائی نہیں دیتی ۔‘‘

’’یہ بہرِ خدا کیا ہوا۔ کچھ اِس کی وضاحت کرو۔ ہم نے تو بہرحال اور بہر طور یا بہر صورت میں یہ ’بہر‘ سنا تھا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ بہر دراصل ’بہ ہر‘ ہے۔ اگر اِسے اِس نظر سے دیکھا جائے تو پھر ’بہرِ خدا‘ کا کیا مفہوم ہوا‘‘

’’یہ بہر ’بہرطور ‘والا نہیں ہے شاید تمہیں وہ مصرع یاد ہو کہ ’تقریب کچھ تتو بہرِ ملاقات چاہئے‘ ۔ یہ بہر جس کا مفہوم ’کیلئے ‘ہے اردو زبان میں کہاں سے آیا ہے ، یہ ایک بہت لمبی بحث ہے، بات شاعری تک ہی محدود رکھو‘‘

’’اچھا تو پھر شاعری لفظوں میں ایک کیفیت پیدا کرنے کا نام ہے ‘‘

’’نہیں صرف اس کو بھی شاعری نہیں کہا جا سکتاکیونکہ نثر میں بھی کئی لوگوں نے الفاظ اور خیال کوآپس میں اس انداز سے ہم آغوش کیا ہے کہ وہاں کیفیت پیدا ہو گئی ہے ‘‘

’’تو پھر شاعری کیاہے ‘‘

’’شاعری کوئی اور ہی شے ہے ‘‘

’’تمہاری گفتگو سے مجھے یوں محسوس ہوا ہے کہ جیسے شاعری وزن ، شاعرانہ خیال اور کیفیت کے مرکب کو کہتے ہیں ‘‘

’’تمہارے محسوس کرنے سے یہ مرکب شاعری تو نہیں بن جائے گا‘‘

’’تو پھر شاعری کیا ہے‘‘

’’شاعری شاید حسن کو کہتے ہیں ۔ وہ حسن جس کا اِدراک کہنے ، سننے اور دیکھنے والے کے ظرف کا مرہون ہوتا ہے‘‘

’’یہ تو کوئی بات نہ ہوئی‘‘

’’یہی تو بات ہے‘‘۔

فہرست پر واپس

ہیر رانجھا ڈے

منصورآف

آج چودہ فروری ہے اور یار لوگ ویلنٹائن ڈے منانے کی ڈٹ کر مخالفت کر رہے ہیں۔کئی کیدو ڈنڈے اٹھائے گلیوں میں پھر رہے ہیں کہ کہیں کوئی ہیر یا رانجھا نظر آئے تو اس کی اچھی طرح پذیرائی کی جائے ۔

کئی حکومتی کھیڑوں نے تو باقاعدہ پابندیوں کے اشتہار علاقائی کیبلز پر آن ایئر کرادئیے ہیں ۔سو کئی شہروں کی گلیوں میںرانجھے بھیس بدل بدل کر پھر رہے ہیں کہ کہیں کھیڑوں یعنی پولیس والوں کے ہاتھ نہ لگ جائیں مگر زیادہ تر علاقوں میںاِس دن کی بہاریں پوری آب و تاب پر ہیں۔ یار لوگوں کے غصے کا سبب صرف اتنا ہے کہ اِس دن کا تعلق کافروں کے ساتھ ہے مسلمان اسے کیوں منا رہے ہیں ۔کچھ بھولے بھالے تہذیبی طور پربھی اسے منانے کے حق میں نہیں کہ اس تہوار کا تعلق ہماری تہذیب و ثقافت سے نہیں ہے ۔وہ کہتے ہیں ہمیں محبت کا دن منانا چاہئے مگر دوسروں کی محبت نہیں اپنوں کی محبت کا ۔

وہ چاہتے ہیں کہ ’’ہیررانجھا ڈے ‘‘منائیں۔شایدانہی میں سے کچھ لوگ جھنگ میںہیر کے مزار پر بھی یہ دن مناتے ہیں۔ان کی یہ خواہش بری نہیں کہ اس دن کو پورے پاکستان میں منایا جائے مگرکل گجرات کے کچھ لوگ’’ سوہنی مہیوال ڈے‘‘ منانے پربھی بضد ہوسکتے ہیں۔ پرسوںتھل مارو اور تخت ہزارہ والے’’ سسی پنوں ڈے‘‘ منانے کی فرمائش بھی کر سکتے ہیں ۔ترسوں’’مرزا صاحباں ڈے‘‘ والے بھی اٹھ کھڑے ہوسکتے ہیں۔سو اپنا محبت کا کوئی دن منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان تمام مسائل کو بھی نظر میں رکھا جائے ۔کچھ لوگ اِسے اس لئے بھی پسند نہیں کرتے کہ نوجوان اسے مناتے ہوئے غیراخلاقی حرکات تک پہنچ جاتے ہیں جو واقعتا بری بات ہے۔ مگر نوجوانوں کا کیا کیا جائے وہ تو سال کے بارہ مہینے غیر اخلاقی حرکتوں میں مصروف رہتے ہیں۔ جب تک خانہ آبادی نہیں ہوتی یعنی شادی نہیں ہوتی۔ اس دن کے منانے کے خلاف بڑ ے بڑے دلائل موجود ہیںیعنی انکار کی گنجائش ہی نہیں۔ہمارے لئے یہی کافی ہے کہ محبت کا یہ بدبخت دن مغرب کے نگار خانے سے برآمد ہوا ہے ۔اہل مغرب بھی عجیب لوگ ہیں یونہی دن مناتے رہتے ہیں۔کبھی مدر ڈے منا کر دنیا بھر کی تمام مائوں کو خوش کر دیا تو کبھی فادر ڈے کے نام پر دنیا بھر کے باپوں کو بے وقوف بنالیا ۔یہ محبت کا دن بھی اسی طرح کی ان کی ایک اختراع ہے۔اس دن کوکسی کے نام سے منسوب کرنا تھا۔سوبیچارے پوپ ویلنٹائن کو بدنام کردیا جسے محبت کی وجہ سے مرنا پڑگیا تھا۔

اس دن کے حق میں دلیلیں لانے والے دانشور بھی کسی سے کم نہیں۔کہتے ہیںکیا ہوا جو اس دن کا تعلق ہمارے مذہب یا اسلامی تہذیب و ثقافت سے نہیںہے ۔ہم پاکستانی بہت سے تہوار ڈنکے کی چوٹ پرمناتے ہیں جن کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ۔مثال کے طور پر ہم پیچ لڑاتے ہیں یعنی بسنت مناتے ہیں ۔ آتش بازی کرتے ہیںحتیٰ کہ شب برأت پر بھی۔ بزرگوںکے عرس پرمیلے لگاتے ہیں۔ دھمالیں ڈالتے ہیں۔

قوالیاں کرتے ہیں۔ ہر ضلع میں ایک مخصوص دن کو جشنِ بہاراں منایا جاتا ہے۔ جس میںموسیقی کی محفلوں کا انعقاد ہوتا ہے۔ تھیٹرلگائے جاتے ہیں۔ رقص کیا جاتا ہے ۔ہر ضلع کی آرٹس کونسل اپنے دن مناتی ہے ۔جن میں ڈرامے اور فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔ یار لوگوں کو اگراِن تمام دنوں سے کوئی تکلیف نہیں تو بیچارے پوپ ویلنٹائن نے کونسی ان کی گائے چرالی تھی۔ ایک بڑی مذہبی شخصیت سے جب ڈرتے ڈر تے میں نے یہی سوال کیاکہ ویلنٹائن ڈے کا مسئلہ کس طرح حل کیا جائے۔ پاکستانی قوم یہ دن منانے پر تلی ہوئی ہے مگر راستےمیںکچھ شدت پسند حائل ہیں تو انہوں نے بردباری سے کہا’’ اگر اس دن میں کوئی غیر اسلامی کام نہ کیا جائے اور اسے دین اسلام کی کسی محبت کرنے والی شخصیت سے منسوب کردیا جائے تو یہ دن منانا بری بات نہیں ۔جہاں تک مخالفت کی بات ہے تو کچھ عرصہ پہلے کچھ علمائے کرام سالگرہ منانے کی بھی مخالفت کرتے تھے بلکہ کرسمس منانے کو تو اب بھی گناہ سمجھتے ہیں حالانکہ ’’کرسمس دراصل ’’میری کرسمس‘‘ ہے یعنی مریم کے بیٹے کی پیدائش کی خوشی منانا اور اسلام ہمیں کسی طور پر بھی اسے منانے سے نہیں روکتا۔ مگر ان کچھ شدت پسند لوگوں کو کیا کہا جائے یہ تو عید میلادالنبیؐ منانے کے بھی خلاف ہیں۔‘‘

کچھ لوگوںکے خیال میں ویلنٹائن ڈے کی مخالفت کرنے والے اندر سےشدت پسند ہیں۔وہ اپنی تنگ نظری تمام معاشرے پر تھوپ دینا چاہتے ہیں ۔یہ وہی لوگ ہیں جن کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے مگرمیں کیا کروںمجھے تو اس حمام میں ملائیشیا میں قیام پذیرایک پاکستانی عالم دین بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔انہوں نے بڑی دلسوزی سے کہا ہے ’’ہر گزرتے سال ، میڈیا کے زیر اثر، ہمارے ملک میں بھی اس(ویلنٹائن ڈے ) کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ہم مغرب سے آنے والی ہر چیز کے مخالف نہیں، مگر کسی دوسری قوم کے وہ تہوار ،جن کا تعلق کسی تہذیبی روایت سے ہو، انھیں قبول کرتے وقت بہت محتاط رہنا چاہیے۔یہ تہوار اس لئے منائے جاتے ہیں تاکہ کچھ عقائد وتصورات انسانی معاشروں کے اندر پیوست ہوجائیں۔ مسلمان عیدالاضحی کے تہوار پر حضرت ابراہیم کی خدا سے آخری درجے کی وفاداری کی یاد مناتے ہیں۔آج ہم ویلنٹائن ڈے مناتے ہیں تو گویا ہم اس نقطہ نظر کو تسلیم کررہے ہیں کہ مردو عورت کے درمیان آزادانہ تعلق پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ ‘‘

ویلنٹائن ڈے کے حق میں بولنے والے کے خیال میں یہ ویلنٹائن ڈے منانے والوں پر الزام ہے ۔کیونکہ پاکستان میں کوئی شخص دائرہ نکاح سے باہر کسی طرح کے جسمانی تعلق کو ظاہر نہیں کرسکتا اور نہ لوگ ایسے تعلق کو قبول کرتے ہیں ۔ ہر پاکستانی مسلمان کی محبت نکاح پر ہی منتج ہوتی ہے اور پھردنیا بھر میں ہر مذہب کے لوگ اس دن کو صرف محبت کے دن کے طور پر مناتے ہیں ۔ہاںمحبت کا طریقہ ہر مذہب اور تہذیب کا اپنا اپنا ہے ۔مغرب کا اپنا ہے۔ مشرق کا اپنا۔بحث بڑی گمبھیر ہوگئی ہے ۔میں تو’’ہیر رانجھا ڈے ‘‘منانے نکلا تھا۔

فہرست پر واپس

چیخوں میں بدلتے ہوئے نغمے

منصور آفاق

میں اس وقت مانچسٹر میں ہوں ۔ابھی تھوڑی دیر پہلے وکٹوریہ ریلوے اسٹیشن پر کھڑا تھا ۔برمنگھم جانے کےلئے ٹرین کا انتظار کررہا تھا ۔اچانک ایک زور دار دھماکے نے سماعت کی کرچیاں بکھیر دیں ۔بڑی مشکل سے اپنے آپ کو سنبھالااور جلدی سے اسٹیشن سے باہر نکل آیا۔ دھماکہ ریلوے اسٹیشن کے بالکل قریب مانچسٹر ایرینا میں ہواتھا۔باہر چیخیں تھیں ، شور تھا ۔لوگ ہی لوگ تھے ۔مانچسٹر ایرنیا سے نکلتے ہوئے لوگ ۔ادھر میری ٹرین بھی آگئی تھی ۔آخری ٹرین تھی ۔مس نہیں کی جا سکتی تھی ۔ میں واپس اسٹیشن کی الیکڑانک سڑھیوں پر دوڑتا ہوا پلیٹ فارم پر پہنچ گیا مگرفوری طور پر تمام ٹرینیں معطل کردی گئی تھیں۔ اس بات سے مجھے دھماکے کے نقصانات کی شدت کا اندازہو گیا تھا۔

میں جب تک وہاں رہا ہر طرف صرف ایمبولینسیں ہی تھیں ۔لوگ ہی لوگ تھے ۔ بھگدڑ ہی بھگدڑ تھی ۔یقینا ً اُس سے بھی کئی اموات ہوئی ہونگی۔جو دوست ا سٹیشن پر چھوڑ گیا تھا اسے فون کیا کہ آ کر لے جائے ۔وہ مجھے لینے کےلئے گھرسے نکلا مگراسے پولیس نے ایک میل دور ہی روک لیا ۔کچھ فاصلہ مجھے پیدل طے کرنا پڑا تھا مگر پھر ٹیکسی مل گئی ۔ٹیکسی نے مجھے منزل ِ مقصود تک پہنچایا مگر کرایہ نہیں لیا ۔بقول ڈرائیو اس مشکل لمحے میں ٹیکسی ڈرائیو ز نے اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اس سانحہ کے شکارہونے والوں سے کرایہ نہیں لیا جائے گا۔

چلتے ہوئے ایک اوربھی دھماکہ سنائی دیا تھا مگر زیادہ زور دار نہیں تھا۔ یہ بعد میں پتہ چلا تھا کہ وہ دھماکہ پولیس نے اپنے زیر نگرانی کرایا تھا ۔یہ بم ہال کے قریب ہی پولیس کو ملا تھا ۔مانچسٹر ایرینا کے ہال میں آج امریکی گلوکار ایریانا گرانڈے کا شو تھا۔ہال کھچاکھچ بھرا ہوا تھا۔سولہ ہزار لڑکیاں ، لڑکے اور بچے ہال میں موجود تھے۔گرانڈے اس وقت نئی نسل کی مقبول ترین گلوکارہ ہے ۔اس کے نغمے ہال میں بکھر رہے تھے کہ اچانک چیخوں میں بدل گئے ۔تیز دھنوں پر جھومتے ہوئے بچے اور بچیاں یک دم جان بچانے کےلئے باہر کی سمت دوڑ پڑی تھیں۔سیون سیون کے بعد یہ دوسرا بڑا دہشت گردی کا واقعہ ہے جو برطانیہ میں ہوا یعنی دس سال کے بعد دہشت گرد دوبارہ برطانیہ میں کوئی کارروائی کرنے میں کامیاب ہوئے ۔برٹش پولیس کے مطابق اس دھماکے میں انیس لوگ ہلاک ہوئے اور ساٹھ کے قریب زخمی ہوئے مگر موقع پر موجود جن چند لوگوں سے میری گفتگو ہوئی تھی ان کے خیال کے مطابق جانی نقصان بہت زیادہ تھا۔

سیون سیون کے واقعہ کے بعد برطانوی حکومت نے چاہا تھا کہ وہ ایسے مراکز جوبرطانوی مسلمان بچوں کے دل و دماغ میں نفرت کے بیج بو رہے ہیں،ان پرپابندی عائد کردی جائے ۔برطانوی حکومت نے اس صورت حال سے گزرنے کیلئے ایک ٹاسک فورس بھی بنائی تھی ۔ مسلمان کمیونٹی کو ایک کثیر فنڈنگ بھی دی گئی اور کہا تھاکہ تم اپنے اندر پھیلتے ہوئے انتہا پسندی کے جراثیم کا خود خاتمہ کرومگر افسوس ، انہوں نے اس طرف کوئی توجہ نہ دی صرف حکومت کویقین دلادیا کہ وہ خود اس عفریت کو کنٹرول کرلیں گے ۔اس سلسلے میں ’مناب ‘ نام کا ایک ادارہ بھی قائم کیا گیاجس کا یہی مقصد تھا۔مگر وہ بھی بری طرح ناکام ہوا۔ برطانیہ میں داعش کے نظریات پروان چڑھتے رہے ۔ایک مخصوص مکتبہ فکر کو دی جانے والی فنڈنگ دہشت گردی کیلئے استعمال ہوتی رہی۔ اسلام کی شکل بگاڑی جاتی رہی۔ویسے ابھی تک یہ طے نہیں ہوا کہ اِس خود کش دھماکے کےپس منظر میں کون تھا مگر عالمی صورت حال دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ یہ کام بھی داعش کے لوگوں کا ہی ہوگا ۔

بیسویں صدی کے آخری حصے سے شروع ہونے والی دہشت گردی کا آغاز القائدہ سے ہوا ۔پھر طالبان سامنے آئے اور اب داعش نے ظلم کا یہ پرچم دنیا میں اٹھا رکھا ہے۔امریکی صدر نے سعودی عرب کے دورے میں دہشت گردی کے خلاف مسلم ممالک سے مل کرجنگ لڑنے کا اعلان کیا مگردکھ اس بات کا ہے کہ امریکی صدر کے نزدیک دہشت گردی کا سرچشمہ ایران ہے ۔حزب اللہ اور حماس دہشتگردی کو فروغ دینے والےہیں ۔اس نے داعش کا بھی ذکر کیا مگر دبے لفظوں میں ۔حالانکہ دنیا کواگر دہشت گردی سےکوئی خطرہ ہے تو اس کا سب سے بڑا سبب داعش ہے اور داعش اپنی تمام تر فنڈنگ کہاں سے لیتا ہے یہ سب کو معلوم ہے اور اسلحہ وہاں سے حاصل کرتا ہے جہاں بنتا ہے ۔

مانچسٹر میں جس دوست کے گھر قیام کیا ۔وہاں تقریباً رات جاگتی رہی ۔اِسی موضوع پر گفتگو ہوتی رہی۔ رات تین بجے کے قریب دروازہ پر دستک ہوئی۔میرے دوست حیرانگی سے کہا کہ ’’ اِس وقت کون ہوسکتا ہے ‘‘ کھڑکی سے پردہ ہٹا کر دیکھا اور پھر جلدی سے دروازہ کھولتے ہوئے کہنے لگا ’’ہمسایہ ہے ‘‘۔اس کاہمسایہ ڈرائنگ روم میں داخل ہوا اور میرے دوست سے کہنے لگا کہ اس کی بیوی کی کمر میں سخت درد ہے۔تمہارے گھر میں کوئی درد کم کرنے والی گولی ہوگی ۔ میرے دوست نے کہا ’’آپ فوری طور پر ٹرپل نائن پر فون کریں ایمبولینس منگوالیں ۔کہنے لگا ’’سوچا تو میں نے بھی تھا مگر میری وائف کا خیال ہے کہ مجھے ایسی کوئی تکلیف نہیں جس میں جان کا خطرہ لا حق ہو اور اس وقت ایمبولینس کی زیادہ ضرورت مانچسٹر ایرینا میں زخمی ہونے والوں کو ہے ۔ سو میں ایسے میں ایمبولینس نہیں بلوا سکتی ۔ میرےدوست نے درد کی گولیوں کا پیکٹ اُسےدیا ۔وہ چلا گیا اور میں سوچنے لگا کہ کیا ایسی قوم کو دہشت گرد شکست دے سکتے ہیں ۔

فہرست پر واپس

دیبل پورکے درد میں

پھر یوں ہوا کہ باطن کے گلاس میں سمندر پڑے پڑے صحرا بن گیا۔مچھلیاں سن باتھ کرنے لگیں۔ایک ایک کیکرکے درخت سے سوسو کچھوے لٹک گئے۔صدیوں کے پیٹ سے ٹائی ٹینک نے نکل کرموٹیل کا روپ دھار لیا۔موٹیل کے ڈانسنگ روم میںڈالروں بھری چڑیلوں کے ساتھ آژدھوں کا رقص جا ری ہے۔ڈائننگ ٹیبل پر بھیڑیے بیٹھے ہوئے خون اور شراب کی کاک ٹیل پی رہے ہیں ۔میک اپ زدہ روباہیںانسانی گوشت سرو کر رہی ہیں۔ بار روم میںتیل بیچ کراونٹ اونگھ رہے ہیں ۔جم میں غزال اپنی ٹانگوں کے مسل مضبوط کرنے میں لگے ہیں۔مساج ہاﺅس گھوڑوں سے بھرا ہوا ہے ۔ہیر ڈریسر بلیاں کتوں کے بال کاٹ رہی ہیں۔ بیڈ روموں سے ہاتھیوں کے خراٹے سنائی دے رہے ہیں۔ایک بڑے ہال میںحالاتِ حاضرہ پرتقریب جاری ہے۔بوڑھا شتر مرغ کی تقریر کررہا ہے۔بولتے بولتے سو بھی جاتا ہے ۔مرغیاں چونچیں مار مار کر جگاتی ہیں ۔سامنے کرسیوں پر مختلف رنگوں کی چہلیں کرتی چیلیں بیٹھی ہوئی ہیں ۔کچھ سفید رنگ کے کوے بھی ہیں۔پھر کرسیوں کی جانب سے مشترکہ آواز آئی ”شاہینوں کو واپس بھیجا جائے اور شتر مرغ نے سہمے ہوئے انداز میں ادھر ادھر دیکھا اور ایک پر فضا میں لہرا دیا۔تقریب ختم ہوئی ۔چیلوں اور کوے آپس میں محوِ کلام ہوئے اورشتر مرغ کی اس بات کو سراہنے لگے ”کہ دبیل پورمیں امن کی بحالی کا مسئلہ صدیوں پرانا ہے۔یہ مسئلہ راجہ داہر کے زمانے سے چلا آرہا ہے۔حجاج بن یوسف نے اسی مسئلہ کو حل کرنے کےلئے محمد بن قاسم کوکراچی بھیجا تھا ۔“ایک فاختہ بھی وہاں موجود تھی اس نے کہا”یہ بات راجہ داہر نے بھی نہیں مانی تھی ۔بیچارہ شور مچاتا رہ گیا تھا کہ یہاں امن و امان کی کوئی خرابی نہیں۔کسی نے کسی عورت کی عصمت دری نہیں کی۔کسی نے کسی بے گناہ کا قتل نہیں کیا۔ کسی نے کسی مسافر جہاز کو نہیں لوٹا مگر حکمرانوںکے کہنے سے حقائق تھوڑے بدلتے ہیں۔بہر حال اس بات پر اتفاق رائے ہوا کہ یہ جو شاہین فضاﺅں پھر رہے ہیں۔انہیں واپس بھیجنا دیبل پورکی مجموعی زندگی کےلئے انتہائی ضروری ہے۔

میں مسمی منصور آفاق جب بھی دیبل پور گیاہوں تو وہاں کے وہی مناظر تھے۔وہی منظر جن سے بھاگتے بھاگتے میںکسی اور دنیا میںپہنچ گیا تھا۔وہی حمامِ سگاں تھے یعنی کتوں کے سوئمنگ پول۔وہی گرگِ بارہ دیدوں کی مجلس تھی یعنی بھیڑیوں کی تقریب گاہ۔اسی طرح دیواریں لہو سے سرخ تھیں۔وہی چلتی پھرتی لاشیں اپنی قبریں تلاش کررہی تھیں۔وہی کتا اپنے ساتھی کتے سے کہہ رہا تھا بھاگ ورنہ آدمی کی موت مارا جائے گا۔وہی ملبوس ناآشنا بدروحیں تھیں یعنی برہنہ عورتیں۔لیلیٰ بھی ویسی ہی تھی مجنوں بھی ویسا ہی تھا۔وہاں بھی سعادت حسن منٹو کے محلے میںچودہ سالہ رضیہ کو محلے کے لڑکوں نے آنکھیں مار مار کر جوان کر دیا تھا۔

دیبل پورکے بارے میں ایک نظم جو ساحل پر کسی جہاز سے پھینکی گئی تھی۔مجھے ریت پر اڑتی ہوئی دکھائی دی۔میں نے اسے وقت کی گردن میں ڈال دیا.

”دیبل پور۔ایک ہیری کین ۔

۔وقت پر بجتا ہو پیانوکاخاموش نوٹ ۔

دیبل پور۔لاکھوں لوگوں کا سفر۔۔

اپنے مرے ہوئے دوستوں کی روحوں کی تلاش میں ۔

دیبل پور۔گندے نالے میں گرتے ہوئے پانی کی تشدآمیز زور دار آواز۔

دیبل پور۔ایک ٹوٹے ہوئے کھلونے کے گھاس پر بکھرے ہوئے سینکڑوں ٹکڑے جنہیں جوڑا نہیں جا سکتا۔

دیبل پور۔کالے جنگلوں میں کبھی نہ ختم ہونے والا سفر۔

دیبل پور۔سورج کو چھپانے والا کالا بادل۔

دیبل پور ۔گرم پتھروں کی آگ پر جلنے کا عمل۔

دیبل پور ۔ایسے سایوں کے درمیان چل رہا ہے جو کبھی نہ دیکھے گئے ہیں اور نہ سنے گئے

‘‘ہیں مگر موجود ہیں۔کراچی۔ہنگام بھری سرگوشیوں سے ٹوٹی ہوئی خاموشی“

دیبل پور اگرچہ سونے کی کانیں بالکل نہیں ہیں مگروہاں سے سونا نکلتا ہے دراصل وہاں کے کچھ کیمیا گروں کے ہاتھ سونا بنانے کا نسخہ لگ چکاہے۔ اس لئے کئی سال سے سونا کا عمل پوری شدو مد سے جاری وساری ہے اورساحل کی موجودگی سے فائدہ اٹھا کرکیمیا گر تیار شدہ سونے کشتیوں میں بھر بھر کرسمگل کرتے رہتے ہیں ۔اس اندیشے کہ تحت کیا خبر کس وقت کوئی محمد بن قاسم آجائے ۔یہ سونے کی جستجو میں نکلے ہوئے لوگ بھی عجیب ہوتے ہیں۔ خزانوں کو حاصل کرنے کے بعد بھی خزانے ڈھونڈتے رہتے ہیںکیونکہ تلاش کی کوئی انتہا نہیںیہ کن کے عمل جیسی ہے۔نہ تھکتی ہے نہ رکتی ہے بس چلتی رہتی ہے۔میں اسے کہاں سے لاﺅں جس نے کہا تھا۔میرے بنک میں جتنے پیسے ہیں وہ بھی نکلوا کر غریبوں میں تقسیم کر دو۔ تا کہ اس گندگی سے جان چھوٹ جائے٬ لاﺅ میں چیک پر دستخط کردوں۔اس نے بلینک چیک پر دستخط کیے اور تمبورے پرگاتے ہوئے فقیرسے شاہ حسین کی یہ کافی سننے لگا.

سجنا اساں موریوں لنگھ پیوسے

بھلا ہویا گڑ مکھیاں کھادا

اساں بھن بھن توں چھٹیوسے

ڈھنڈ پرائی کتیاں لکی

اسں سر منہ دھتو سے

کیسے حسین فقیر نمانڑاں

اسں ٹپن ٹپ نکلو سے

سجنا اساں موریوں لنگھ پیوسے

سجناں اساں موریوں لنگھ پیوسے

فہرست پر واپس

دعائیں

میں… میں صرف انسان ہوں ۔ میرے لئے اس کائنات میں کوئی اجنبی نہیں ۔۔سب میرے بھائی ہیں۔ میں دنیا بھر میں طیاروں سے نکلنے والی ہلاکت پر نوحہ خواں ہوں چاہے وہ ہلاکت بمبار طیاروں سے گرتے ہوئے بمبوں سے نکل رہی ہو۔یا مسافر طیاروں کے کاروباری میناروں سے ٹکرانے پرنمودار ہو رہی ہو۔۔ مجھے جسموں کے ساتھ بارود باندھ کر اپنے گرد و نواح کو لوتھڑوں میں بدلنے والوں کا غم ہے ۔مجھے انسان کا غم ہے۔ یعنی اپنا غم ہے میں جس کا وطن کائنات ہے ۔ جس کی قومیت آدمیت ہے۔ جس کا مذہب انسانیت ہے۔ جس کی زبان محبت ہے …میں… میں انسان ہوں ۔۔صرف انسان۔۔مگر میں نے جب بھی اپنی بات کی مجھے قتل کر دیا گیا۔ میں نے جب بھی کہا ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ تومیرے جسم کے دیواروں پر چپکے ہوئے لوتھڑوں پر اورزیادہ فائرنگ کی گئی۔۔۔مجھے کبھی مصر میں حق مانگنے پر قتل کیا گیا۔ کبھی شام میں میرے لہو سے دیواریں سرخ ہوئیں ۔بغداد اور افغانستان میں مجھے مارا گیا۔ کبھی کشمیر میں میرے لہو کے رنگوں کی ہولی کھیلی گئی۔ مگر میں۔۔ میں زندہ رہنا چاہتا ہوں ۔اور ہر شخص کو زندہ دیکھنا چاہتا ہوں ۔ میں درویشوں کے زاویے میں رہنے والا آدمی ہوں۔ آئیے آج کچھ دعائیں مانگتے ہیں ۔ امت ِ مسلمہ کیلئے دعائیں۔رحمت اللعالمین کے حضور اپنے آنسو پیش کرتے ہیں

ایک دعا

پھر وہی صبح مدنیہ بخش دے

بخش خوشحالی وہی سورج بھری

سر اٹھا کر چلنے کی توفیق دے

پھر سکونت دے جہاں میں دھج بھری

پھر خلیفہ دے کوئی فاروق سا

پھر حکومت دے وہی حشمت بھری

پھر جہاں بانی کا تحفہ دے ہمیں

سلطنت دے پھر وہی سطوت بھری

پھروہی عظمت بھرا بغداد دے

پھر ہمیں لوٹا دے اندلس علم کا

کھول دروازے ہمارے فہم کے

بخش ہم لوگوں کو پارس علم کا

پھر صلاح الدیں ایوبی بھیج کر

بحیرہ مردار کو مہتاب دے

پھر ہماری چشمِ ظلمت ناک کو

قبلہ اول کے روشن خواب دے

بھیج داتا گنج شام ِ رنج میں

استقامت دے گمانِ وقت کو

ابن عربی کی جوانی بخش دے

دھول ہوتے آستانِ وقت کو

پھر اضافہ کر ہمارے علم میں

پھر عطا کر شاعری تہذیب کی

پھر ہمیں لوٹا ہمارا قرطبہ

پھر ہمیں دے سروری تہذیب کی۔۔

اس وقت شام میں پھر کربلا آباد ہے ۔مسلمان مسلمان کو قتل کر رہا ہے ۔ انسان انسان کو ماررہا ہے ۔اس حوالے سے بارگاہِ رسالت میں التماس گزار ہوتا ہوں

یارسول اللہ

گنگناتا پھروں گلیوں میںفقط آپ کا نام

آپ کے عشق میں کچھ اور مجھے یاد نہ ہو

چشمِ گریہ میں کوئی شامِ نہ ہو خون بکف

کوئی کابل ، کوئی بصرہ کوئی بغداد نہ ہو

میری جاں آپ کے صدقے مرے ماں باپ فدا

پھر وہ نیزے پہ لئے جاتے ہیں شبیر کاسر

پھر وہ زینب کا گزر شام کے بازار میںہے

پھر وہی ظلم کے دربار میں قیدی عابد

پھر مدنیے کاسفر شام کے بازارمیں ہے

میری جاں آپ کے صدقے مرے ماں باپ فدا

میرے مولا مجھے معصوم علی اصغرکی قسم

شام کی گلیوں میں معصوموں پہ کربل ہے بپا

خون ہے سوختہ خیمے ہیںدھواںہے دکھ ہیں

پھرغربیوں پہ وہ مظلوموں پہ کربل ہے بیا

میری جاں آپ کے صدقے مرے ماں باپ فدا

صبح ِ کوثر کی روانی رہے احساس میں بس

اورکوئی بھی کہیں چشمہ ء تسکین نہ ہو

سر خوشی آپ کی ہو میرے نواح ِجاں میں

کوئی صدمہ کوئی دکھ کوئی فلسطین نہ ہو

میری جاں آپ کے صدقے مرے ماں باپ فدا

یہ دعائیں درد کے ان مناظر کے حوالے سے تھیں جنہوں نے موسموں کا رنگ سر خ کر رکھا ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ ان دعائوں کو جب قبولیت ملے تو دنیا میں پھر کوئی مثنوی معنوی لکھی جا ئے گی ۔پھر کوئی سعدی شیرازی پیدا ہوگا ۔پھر کسی اقبال کی آواز سنائی دے گی۔پھر کوئی شاہ حسین دھمال ڈالے گا ۔پھر کوئی وارث شاہ کے بیلے میں اپنے البیلے ساجن کوڈھونڈتا پھر رہا ہوگا۔پھر پیر فرید کی روہی میں کسی مٹیار کادرشن ہوگا۔پھر کوئی میاں محمد بخش کسی لڑکی کو شام سے پہلے گھر جانے کی تلقین کریگا۔پھر کسی ٹھگوں کے ٹھگ کو ٹھگنے والے بھلے شاہ سے ملاقات ہوگی۔پھر کوئی سلطان باہو چبنیلی کی بوٹی کی مدح سرائی کریگااور دنیا پر انسان انسان بن کر رہنا سیکھنے لگ جائے گا۔ میری دعا ہے کہ آئیے اس کربلائے وقت میں دعا کیلئے ہاتھ اٹھائیں تاکہ ہمیں عمل کی توفیق ملے۔

فہرست پر واپس

اٹلی میں عیدِ میلادالنبیؐ

منصورآفاق

اٹلی کے شہر کولی میں عید میلاد النبیﷺ کی تقریب ہوئی۔ میں اور تنویر حسین ملک اِس پُر سعادت جلسہ میں شرکت کےلئے پاکستان سے وہاں پہنچے تھے۔ جس ہوٹل میں تقریب تھی اسے پولیس نے تقریباً تقریباً اپنے گھیرے میں لیا ہوا تھا۔ وجہ پوچھی تو پتہ چلا کہ بارہ ربیع الاول کے جلوس کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں خدشہ ہے کہ مسلمان بغیر اجازت کے کہیں جلوس نہ نکالیں۔ تقریب میں ایک اٹالین آدمی آخر تک موجود رہا جسے اردو زبان پر مکمل دسترس حاصل تھی، محمد نواز گلیانہ اور محمد احمد شاکر کہنے پرمجھے مجبوراً مغرب کے اُس چہرے کو موضوع بنانا پڑا جو مسلم امہ کےلئے قابلِ فخر ہے۔ میں نے کہا’’میں آج اہل مشرق کی طرف سے ایک پیغام لایا ہوں اہل مغرب کی طرف، کہ آؤ ہم مل کر دنیا میں ظلم و زیادتی کرنے والوں کے خلاف کام کریں۔ آؤ جہاد کریں امن اور انصاف کیلئے۔ آؤ وہاں وہاں روشنیوں کی تقسیم کریں جہاں جہاں اندھیرے ہیں۔ آؤ ایک دوسرے سے نفرت کرنے کی بجائے ایک دوسرے سے پیار کریں۔ ایک دوسرے کو قتل کر نے کی بجائے ایک دوسرے کو زندگی کی خوبصورتیوں سے سرفراز کریں۔ مجھے ایک نظم یاد آرہی ہے جس کا عنوان ہے صدیوں کا فرق۔

ہم ڈیسک بنایا کرتے تھے

پچھلی صدی تک

اب تابوت بنانے کا

کام زیادہ ہے

آؤ۔ ہم تابوت بنانے کی بجائے ڈیسک بنائیں اسکولوں کے ڈیسک۔ بارودبانٹنے کی بجائے روشنی اور خوشبو تقسیم کریں۔ میں یورپ کا ایک شہری بحیثیت مسلمان یہ بات فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ

مری گلیوں میں اذانیں

مری مسجدیں ہزاروں

یہاں علم کے خزانے

یہاں رحمتیں ہزاروں

یہی فخر سے کہوں میں

یہی ماتھے پر لکھوں میں

جو ہے مشرقین کا رب

وہی مغربین کا رب

وہ جو تیری آنکھ میں ہے

وہی میرے نین کا رب

کوئی صاحبِ جنوں میں۔ ۔

یہی فخر سے کہوں میں

یہی ماتھے پر لکھوں میں

میں غلامِ مصطفیؐ ہوں

ہے فروغِ دین مجھ سے

میں ہوں اس سے معتبر تو

یہ ہے سرزمین مجھ سے

سو شریکِ درد ہوں میں

مجھے جنگ سے ہےنفرت

میرا دین امن پرور

کوئی ظلم کی کہانی

نہ لکھے کہیں پہ جا کر

ہرستم پہ دکھ کروں میں

یہی فخر سے کہوں میں

یہی ماتھے پر لکھوں میں

’’آئی ایم دی ویسٹ‘‘ اسی عنوان سے ایک نظم دیکھئے

اہلِ مغرب سہی۔ یہ مگر یاد رکھ

اُس سراپا ہدایت کا ہوں امتی

جس نے بس ایک انسان کے قتل کو

ساری انسانیت کا کہا قتل ہے

جس کے نزدیک انسانی اعمال میں

جرم کی آخری انتہا قتل ہے

اہلِ مغرب سہی۔ یہ مگر یاد رکھ

مصطفیؐ جان رحمت کا ہوں امتی

یہاں یہ بات بھی میں واضح کرنا چاہوں گا کہ دنیا میں مذہب کی بنیاد پر جو دہشت گردی کا سلسلہ شروع ہے اس کامداوا صرف صوفیا ئے کرام کی فکر سے ہی ہوسکتا ہے پاکستان جہاں کچھ عرصہ قبل لوگ سنسان مقبروں کی طرح دکھائی دیتے تھے۔ شہر ویران مسجدوں کی طرح محسوس ہوتے تھے۔ ہر شخص خوف کی حالت میں تھاکہ کچھ لوگ اپنے جسموں سے بارود کے ڈھیر باندھ کے گھروں سے نکل آئے تھے۔ شمال جہاں برف پگھلتی تھی اور ٹھنڈے پانی کی بل کھاتی ہوئی زندگی کو سیراب کیا کرتی تھی وہاں آگ کے دریا بہنے لگے تھے ہر لمحہ میری گلیوں کی آنچ کی شدت بڑھتی جارہی تھی۔ مذہب کے نام پرموت کا کھیل جاری تھا۔ فتح کیلئے ہر ناجائز عمل جائز قرار دے دیا گیاتھا۔ کچھ لوگ ہر حال میں جینا چاہتے تھے۔ ہارنے کا حوصلہ کسی میں بھی نہیں تھا۔ میاں محمد بخش کا ایک مصرع یاد آ گیا۔

جتین جیتن ہر کوئی کھیڈے، ہارن کھیڈ فقیرا۔ ۔ مگر اب وردی والےفقیروں نے معاملات پر کسی حد تک قابو پا لیا ہے تاریخ بتاتی ہے کہ فقیرکئی بار بادشاہ بن گئے۔ اورکئی بار بادشاہوں کو فقیری نے اپنے دامن میں پناہ دے دی۔ فقیر کے تکیے اور بادشاہ کے تخت میں بھی مماثلت پائی جاتی ہے۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں جو بھی شخص بادشاہ بنتا ہے وہ اپنے اندر کے فقیر کو مارڈالتا ہے۔ وہ اپنے آپ کو صرف ’’اونچے اونچے دروازوں ‘‘ کیلئے مختص کر لیتا ہے۔ موریوں سے گزرنا بھول جاتا ہے۔ ان ’’موریوں ‘‘ سے جن کے بارے میں سلطان باہو نے کہا تھامذہباں دے دروازے اُچے راہ ربانا موری ہو

( یعنی مذاہب کے دروازے اونچے ہیں اور اللہ کا راستہ ’’موری‘‘یعنی عام لوگوں کے گزرنے والا چھوٹا سا در ہے )میرے خیال میں موری کی کچھ اور وضاحت بھی ضروری ہے شاہ حسین نے جب مجذوبیت اختیار کی تھی اور ملامتی صوفیوں میں شامل ہوگیا تھا اور اس نے شہر کے بڑے دروازوں سے گزرنا چھوڑ دیا۔ وہ ایک بہت بڑا عالم دین تھا۔ اس کے شہر سے باہر آنے جانے کے لئے باقاعدہ بڑے دروازے کھولے جاتے تھے۔ مگر اس نے اپنی سب بڑائیں تج دیں۔ اور شہر پناہ کے بڑے دروازوں کے ساتھ عام لوگوں کے گزرنے کے لئے جو چھوٹی چھوٹی موریاں ہوتی تھیں،ان سے گزرنا شروع کر دیا۔ اور یوں پکار اٹھا۔ سجناں اساں موریوں لنگھ گیوسے۔ سرائیکی کے معروف شاعر افضل عاجز نے اسی خیال کواس طرح ادا کیا ہے۔ اے لمبا چوڑا مہاٹا تاں وڈیراں کون ہیں اپنی وستی دی حویلی وچ کوئی موری رکھوں۔

سو اس وقت مسئلہ مذاہب کے اونچے دروازوں سے گزرنے والوں کا ہے جو اپنے مذاہب کو محبت سے نہیں بارود سے پھیلانے چاہتے ہیں۔ بہرحال میں تو اتنا جانتا ہوں کہ میں انسان ہوں۔ میرے لئے اس کائنات میں کوئی اجنبی نہیں۔ ۔ سب میرے بھائی ہیں۔ میں دنیا بھر میں طیاروں سے نکلنے والی ہلاکت پر نوحہ خواں ہوں چاہے وہ ہلاکت ڈرون طیاروں سے گرتے ہوئے بمبوں سے نکل رہی ہو۔ یا مسافر طیاروں کے کاروباری میناروں سے ٹکرانے پرنمودار ہو رہی ہو۔ ۔ مجھے جسموں کے ساتھ بارود باندھ کر اپنے گرد و نواح کو لوتھڑوں میں بدلنے والوں کا غم ہے۔ مجھے انسان کا غم ہے۔ یعنی اپنا غم ہے میں جس کا وطن کائنات ہے۔ جس کی قومیت آدمیت ہے۔ جس کا مذہب انسانیت ہے۔ جس کی زبان محبت ہے۔ ۔ ۔ ۔ میں ایک انسان ہوں۔ ۔ صرف انسان۔ ۔ ۔ میں زندہ رہنا چاہتا ہوں۔ اور ہر شخص کو زندہ دیکھنا چاہتا ہوں۔ ‘‘

فہرست پر واپس

محاسن ِ جمال ِ القران

’’بسم اللہ الرحمن الرحیم ‘‘

’’اللہ کے نام سے( شروع کرتا ہوں) ۔ (جو) بہت ہی مہربان ۔اور ہمیشہ رحم کرنے والا (ہے)‘‘۔(جمال القران )

اکثرمترجمین نے بسم اللہ کے جو تراجم کئے ہیں وہ تمام اپنی جگہ پر درست ہیں مگر جو جمال جو خوبصورتی پیر کرمؒ شاہ کے قلم سے طلوع ہوئی ہے وہ پہلے تراجم میں موجود نہیں ۔مثال کے طور پر کسی نے ترجمہ کیا ہے ’’ شروع کرتا ہوں میں ساتھ نام اللہ بخشش کرنے والے مہربان کے ۔ ‘‘ کسی نےلکھاہے ’’اللہ کے نام سے جورحمان و رحیم ہے ۔ ‘‘ ۔ کہیں یہ ترجمہ یوں ہوا ہے ۔’’اللہ تعالیٰ کے نام سے شروع ہے جو نہایت بخشش والا بہت مہربان ہے ۔ ‘کہیں یہ ترجمہ یوں دکھائی دیتا ہے ۔ ’’اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان نہایت رحم والا ہے ۔ ‘‘کسی نے یوں کہا ہے ۔ ’’.! الہہ کے لیے جودنیا اور آخرت کی نعمتیں عطا کرنے والا ہے ۔ ‘‘پیر کرمؒ شاہ کے ترجمہ میں ان تمام ترجموں سے زیادہ حسن اور جامعیت موجود ہے ۔ زبان و بیاں کے اعتبار سے بھی اور مفاہیم کے اعتبار سے بھی ۔پیر کرمؒ شاہ کا ترجمہ دیکھئے

’’اللہ کے نام سے( شروع کرتا ہوں) ۔ (جو) بہت ہی مہربان ۔اور ہمیشہ رحم کرنے والا (ہے)‘‘

اس ترجمہ سے یہ احساس نہیں ہوتا کہ یہ صرف قراں حکیم شروع کرنے سے پہلے پڑھا جا رہا ہے ۔اس میں قران خوانی کے صرف مخصوص کارِ ثواب کی طرف اشارہ نہیں بلکہ اس کے مفہوم اتنی وسعت دی گئی ہے کہ بسم اللہ ہر کام کرنے سے پہلے زبان و دل سے ادا ہونے کے عمل سے جڑ گیا ہے۔پھر پیر کرم ؒشاہ نے اس ترجمے میں تسمیہ پڑھنے والے کی ذات کو بھی شامل کیا ہے ۔’’شروع کرتا ہوں ‘‘ کے جملے کے اندر’’میں ‘‘ موجود ہے ۔پوری سپردگی کے ساتھ اپنی ذات کو اللہ کے حکم کے تابع کرنے کا اظہار ہے ۔یہ بالکل ویسے ہی کیفیت ہے جیسے شاعر نے کہا ’’ کبھی تو صبحترے کنجِ لب سےہوآغاز‘‘یا کوئی شاعر کہے ’’میری عمر کا اک اک لمحہ تیرے نام ‘‘ پھر اس میں یہ بات بھی موجود ہے کہ میں ہمیشہ اللہ کے نام شروع کرتا ہوں ۔کیونکہ ’’شروع کرتا ہوں ‘‘ میں کہیں یہ نہیں ہے کہ ’’اب شروع کرتا ہوں ‘‘ مگر جہاں ترجمہ کیا گیا ہے ’’شروع کررہا ہوں ‘‘ وہاں اس کا یہی مفہوم ہے ’’کہ اب شروع کررہا ہوں ‘‘۔یہ جو مفہوم ’’شروع کرتا ہوں ‘‘ کا ہے کہ ’’ میں ہمیشہ اللہ کے نام شروع کرتا ہوں‘‘ اس کا ایک مفہوم یہ بھی ہے کہ کوئی کام بھی میری مرضی نہیں ہوتا بلکہ اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے ۔بسم اللہ پڑھنے والے کی تمام زندگی اللہ کے تابع ہے ۔ مہد سے لحد تک ہر کام اسی کے نام سے اسی کی مرضی سے کرتا ہوں اور کرنا چاہئے ۔

الرحمان الرحیم کا بھی جو ترجمہ پیر کرم شاہ نے کیا ہے وہ بھی بے مثال ہے ۔رحمن اور رحیم دونوںعربی زبان کے ایک ہی لفظ"رحم” سے مشتق ہیں ۔ اور مبالغہ کے صیغے متعلق ہیں ۔دونوں میں کثرت ووحدت مفہوم موجودہے، عربی قواعد کے اعتبار سے رحمن کا لفظ وسعت پر دلالت کرتا ہے اور رحیم کالفظ وقت پر دلالت کرتا ہے ۔

اسی لئے انہوں نے ’’الرحمان ‘‘ کا مفہوم ’’ بہت ہی مہر بان ‘‘قرار دیا ہے یعنی جس کے مہربان ہونے کی کوئی حد نہیں ہے ۔ یہ بے حد و بے کرانی مکانیت سے متعلق ہے دوسری طرف ’’الرحیم کا ترجمہ ’’ہمیشہ رحم کرنے والا ‘‘ کیا ہے اور اللہ تعالی رحمیت کا زمانیت کے جو ڑا ہے ۔یعنی زماں و مکاں دونوں اعتبار سے وہ الرحمن و الرحیم ہے ۔جہاں اِس ترجمہ دنیا اور آخرت کی نعمتیں شامل ہیں وہا ں زمان و مکان کی وہ تمام مہربانیاں اور رحم و کرم بھی شامل ہو گئے ہیں جن کا ہم ادراک نہیں رکھتے ۔

( منصور آفاق کی کتاب ’’محاسن ِ جمال ِ القران‘‘ سے ایک اقتباس)

فہرست پر واپس

پاکستانی قوم کا استعارہ ۔صادقین کا تھور

منصور آفاق

دنیا میں پاکستان کےبہت سے نام ہیں ۔قوس ِ قزح کے رنگوں پر لکھے ہوئے ان ناموں میں پاکستان کاایک اہم ترین نام ’’صادقین ‘‘ بھی ہے ۔گزشتہ دنوں صادقین کی 87 ویں سالگرہ پر سرچ انجن گوگل نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈوڈل بنا یا تومیری روح میں ایک عجیب سی فرحت کا احساس ہوا۔ویسے تو میری صادقین سےروزانہ ملاقات ہوتی ہے۔ یہاں برطانیہ میں صادقین کی ایک تصویر میرے لیونگ روم میںموجود ہے اور میں جب پاکستان جاتا ہوں تو میرا قیام شعیب بن عزیز کے گھر میں ہوتا ہے جہاں صادقین کی کئی پینٹنگ ہیں ۔صادقین کی زندگی میں میری اُن سے ایک سرسری سی ملاقات ہوئی تھی۔ یہ 1984کی بات ہے ۔جب انہیں قائداعظم ایوار ڈدیا گیا تھا میرے ایک آرٹسٹ دوست فرحان عزیز نے مجھے ان سے ملوایا تھا فرحان کا کہنا تھا کہ میں نے صادقین سے زیادہ انہماک سے کام کرتے ہوئے کبھی کسی کو نہیں دیکھا جب وہ کام کررہے ہوتے ہیں تو ان کے ہاتھ میں اتنی روانی ہوتی ہے کہ دیکھنے والی آنکھ اکثراوقات اس رفتار کا ساتھ نہیں دے سکتی ۔ کچھ لوگوں کا خیال کہ صادقین کو صادقین بنانے میں ان کی ریاضت کا بہت عمل دخل ہے ان کی اپنے فن کے ساتھ اتنی کمٹمنٹ تھی کہ وہ اس پر دنیا کی ہر چیز قربان کر سکتے تھے۔ ہفتوں کراچی کے قریب ایک ویران جزیرہ پر جا کر کام کرتے رہتے تھے جہاں تنہائی کے پھول تھے یا تاحد نظر تھور (CACTUS)کے پودے۔تھور کا پودہ صادقین کی مصوری میں ایک اہم ترین استعارے کی حیثیت رکھتا ہے۔ صادقین خود تھور کے پودے کے بارے میں کہا کرتے تھے کہ یہ ناموافق موسموں میں بھی شاہانہ انداز سے موجود رہتا ہے یہ ناسازگار حالات سے نبردآزما انسانی زندگی کےلئے فتح کی علامت ہے۔ایک زمانے میں اسے میں اپنی ذات پر منطبق کیا کرتا تھا پھراسے پورے سماج پر منطبق کرنے لگا۔ یعنی صادقین نے اسے پاکستانی قوم کا استعارہ بنا کر پیش کیا ۔

اسمیں کوئی شک نہیں کہ صادقین نے تھور کے پودے کو انسانی شکل عطا کردی۔ تھورکا اثر ان کے نقش و نگار میں بہت نمایاں ہے صادقین کی پینٹنگ پر غور کیاجائے تو انسانی اعضاکے مشاہدے سے تھور کے پودے کا بصری احساس ابھرتا ہے جس سے دو واضح علامتیں سامنے آتی ہیں ایک تو انسان کی نامساعد حالات کے خلاف مسلسل جنگ اور پھر فتح ۔۔اور دوسری علامت اخلاقی اور تہذیبی اقدار کا زوال ہے جوصادقین تھور کی خارداری اور بدصورتی کو بڑھا کر سامنے لاتے ہیں اس کا اندازہ صادقین کی اس تصویر سے باآسانی لگایا جا سکتا ہے جس میں ایک سربریدہ آدمی زمین پر لیٹا ہوا ہے اس کے ایک ہاتھ میں اپنا کٹا ہوا سر ہے جس پر پرندے نے گھونسلا بنا رکھا ہے اور انڈے دئیے ہوئے ہیں اور اس کے بازو میں مکڑیوں کے جالے بنے ہوئے ہیں ۔ میں اگرصادقین ہوتا تو شاید کٹے ہوئے سر میں پرندوں کا گھونسلا بنانے کی بجائے مکڑیوں کا جالا بنادیتا۔اس وقت ہم پاکستانی مکڑیوں کے اِسی جالے میں پھنسے ہوئے ہیں ۔مگر اس میں کوئی شک نہیں کہ تھور کے پودے کی طرح ہم پاکستانی مشکل ترین وقت میں بھی زندہ رہنے کا ہنر جانتے ہیں ۔چاہے امریکی تعلق کی گرم جوشی کاجولائی ہو یا سر د رویوں کے دسمبر ہوں پاکستان آگے بڑھتا رہتا ہے۔ صادقین آغاز میں کہیں کہیں پکاسو سے متاثر نظر آئےمگر انہوں نے خود کو محدود نہیں ہونے دیا ۔وہ وہاں بھی اپنے گہرے حاشیوں اوراپنی بے انت بصری فرہنگ سے ایک توانائی سے بھراہوا منفرد اسلوب سامنے لانے میں پوری طرح کامیاب ہیں ان کی مصوری میں باریک اور تیکھے نقوش ان کی تمثیلی خطاطی اوران کی فکر و احساس سے بھری ہوئی امیجری ان کی انفرادیت کو کہیں کم نہیں ہونے دیتی۔

خطاطی انہیں ورثے میں ملی تھی ان کے والد کہنہ مشق خطاط تھے اور انہوں نےاس روایت سے بغاوت کی، خطاطی کے تمام مروجہ اور غیر مروجہ مکاتب ِ خطاطی سے صرفِ نظر کرتے ہوئے ایک مجذوبانہ انداز اختیار کیا اور ایک تمثیلی خطاطی بنانے میں کامیاب ہوئے جسے اب لوگ خط ِ صادقینی کہنے لگے ہیں کچھ خطاطی کے تنقید نگاروں کا خیال ہے کہ سورۃ الرحمن کا اسلوب خط ِ بہاری سے نکلا ہوا ہے مگرمیرے خیال تو سورۃالرحمن اور خطِ بہاری میں کوئی مماثلت صرف انہیں دکھائی دیتی ہے خود صادقین کو اس بات کا احساس تھا کہ انہوں نے خطاطی کی اپنی طرز بنالی ہے ۔اہلِ فن صادقین کی مصوری کو تین ادوار میں تقسیم کرتے ہیں پہلا اُقلیدسی نقاشی کی تحریک(CUBISM)کا ابتدائی دور دوسراقنوطی معکوس ، واژگوں تصویروںکا دور اور تیسراقرآنی خطاطی کا دور۔۔ اور صادقین کا فن ان تینوں ادوار کے ملاپ سے اپنی عظمت کی تصویر بناتا ہے صادقین کو 1962میں مصوری کی دنیانے ایک بڑے مصور کی حیثیت سے پہچان لیاتھاجب پہلی بار صادقین نے اپنی ایک تصویر پیرس میں آرٹ کے مشہور مرکز”بیانال“(BIENNIAL)میں بھیجی اس تصویر کانام تھا”وہی عشائے اخیر۔سہ ماتمی رنگوں میں مستغرق“(THE LAST SUPPER)یہ تصویر تجریدی آرٹ کا ایک شاہکار تھی یعنی تجسیم سے منزہ فن پارہ تھا۔اور وہاں صادقین کو خصوصی انعام دیا گیااس کے اس شاہکار پر بڑے بڑے ناقدین ِفن نے تبصرے لکھے ۔ لی ہارو(LE HARVE)جیسے مشہورترین آرٹ میوزیم میں صادقین کو جگہ دی گئی ان کی چودہ تصویروں کو وہاں آویزاں کیا گیااور پھر صادقین ان لوگوں کی نگاہوں کا مرکز بن گیا جولیونارڈوڈاونچی اور پکاسووغیرہ کی تصویریں جمع کرتے تھے اور جب انہوں نے صادقین کی تصویریں خریدنی شروع کیں تودنیا صادقین کو اور نگاہ سے دیکھنے لگی۔اس وقت بھی سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی وجہ سے دنیا پاکستان کو کسی اور نظر سے دیکھ رہی ہے۔پاکستانی قوم کا ایسا امیج کم کم ہی دنیا کے سامنے آتا ہے۔

صادقین 1930میں پیدا ہوئے تھے اور1987میں دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے 57سال کی قلیل عمر میں اپنا شمار دنیا کے بڑے آرٹسٹوں میں کرانے والی اس شخصیت کا کام پاکستان کےلئے ایک قومی اثاثے کی حیثیت رکھتا ہے مگران کا میورل سازی کا کام پاکستان میں شکست وریخت سے دوچار ہے ،لاہور کے عجائب گھرکی چھتوں سے لے کرمنگلا کے میورل تک۔۔ انہوں نے جو کچھ بنایا ہے اس کی حفاظت کےلئے وہی مناسب انتظامات ضروری ہیں جو یہاں مغرب کے عجائب گھروں میں رائج ہیں۔

فہرست پر واپس

بیچاری گاجر

منصورآفاق

برطانیہ میں اردو شاعری کے مستقبل کے سفر پرغور کرتے ہوئے مجھے وہ گاجر یاد آگئی جسے پرانے زمانے میں گدھے کے منہ سے تین چار انچ آگے سر کے ساتھ باندھ دیا جاتا تھا اور گدھا اس کے حصول کی خواہش میں اس وقت دوڑتا رہتا تھاجب تک منزل نہیں آجاتی تھی۔ میں نے بر منگھم کے چوبیس سالہ نوجوان یاسر عرفان سے ملنے کے بعدسوچا کہ سفر کے اختتام پر گدھے کو تو شاید گاجر مل جاتی ہو گی مگر برطانیہ میں اردو شاعری کے مسافروں کوبھی گاجر ملنے کا امکان کم ہی نظر آتاہے۔ یاسر عرفان برمنگھم میں پیدا ہوا اردو اس کی مادری زبان تھی سو بولنی آگئی لکھنا پڑھنا والدہ نے سکھا دیا۔اور اب وہ انگلش سے اردو کے ترجمہ کا کام کرتا ہے۔اردو شاعری کے ساتھ بھی اس کی دلچسپی سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔اس کی دلچسپی سے جو دلچسپ گفتگونمودار ہوئی میں اس میں آپ لوگوں کو بھی شریک کرنا چاہ رہا ہوں۔جس میں زیادہ تر میں خاموش ہی رہا۔ کیا بولتا۔ بولنے کو کچھ تھا ہی نہیں۔

’’منصورصاحب میں اردو شاعری کا ایک معمولی طالب علم ہوں۔اور میں نے آج کے دور کے تقریبا تمام مشہور اردو شاعروں کی کتابیں دیکھی ہیں لیکن ان کے شعروں کوآج کے تناظر میں رکھ کر دیکھا جائے تو زیادہ تر شعر اپنا مفہوم کھو دیتے ہیں۔مثال کے طور پراب یہ جو چراغِ راہ ہے یہ یہی اسٹریٹ لائٹ ہے جو ہر گلی میں ہر سڑک پرلگی ہوئی ہے۔ اور اگر کہیں کوئی ٹوٹ گئی ہے تو یہ کونسل یا بلدیہ کا پرابلم ہے شاعر کا نہیں کہ وہ کہے

چراغِ راہ نہیں تھے وگرنہ منزل سے

یہ پاں کچھ تو شناسا ضرور ہو جاتے

اور اگر اس کا کوئی مفہوم ہے تو وہ پھر دوسو سال پرانے لوگ جان سکتے۔ میں نہیں ‘‘

میں نے کہا ’’کوئی اور مثال ‘‘

کہنے لگا’’میر کارواں کی ترکیب کو لے لیجئے۔ آج کے دور میں اس کا مفہوم ڈرائیور کا ہے۔ وہ بس کا ڈرائیور بھی ہو سکتا ہے۔ ٹرین کا ڈرائیور بھی۔ ہوائی جہاز کا پائلٹ بھی ہو سکتا ہے۔لیکن یہ شعر دیکھئے

کارواں کے سب مسافر سوچتے ہیں شام سے

صبح دم کس سمت میر کارواں لے جائے گا

اب یہاں یہ میر کارواں کوئی بس ، ٹرین یا ہوائی جہاز اغوا کر کے کہیں لے جانے والا دہشت گرد محسوس ہو رہا ہے۔میں اس کے جواب میں ہونہہ کے سوا اور کچھ نہ کہہ سکا اور وہ بولتا چلا گیااب دیکھئے اردو شاعری میں جہاں کرنسی کا ذکر آیا تو صرف عربوں کی کرنسی کی بات کی گئی ہے یعنی درہم و دینار کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔ آج کے دور میں ڈالر اور پونڈ کی موجودگی میں درہم و دینار کی کیا تک ہے۔اور اگر صرف کسی تہذیبی تعلق کی بنا پردرہم و دینار کے لفظ استعمال کئے گئے ہیں تو پھربھی یہ زیادتی ہے کیونکہ پھر پہلا حق تو روپیہ کا ہے ‘‘

میں نے حیرت سے اسے دیکھا اور کہا’’ عرفان یار بہت جدید تر نظریا ت ہیں تمہارے مگر لگتا ہے تم نے صرف روایتی شاعروں کا مطالعہ کیا ہے ‘‘ کہنا لگا ’’نہیں مجھے کسی نے بتایا تھا کہ برطانیہ کے سب سے جدید شاعر ساقی فاروقی ہیں مگرمیں نے ان کے نام میں ساقی لفظ کو دیکھ کر اندازہ کرلیا تھا کہ کیسے جدید تر ہو سکتے ہیں جنہوں نے اپنا تخلص ہی ساقی رکھا ہوا ہے۔ اردو شاعری میں ساقی کی بہت زیادہ اہمیت ہے اس کے بارے میں ہزاروں شعر کہے گئے ہیں مگر آج کے دور میں ساقی کیا ہے۔ کسی پب میں کام کرنے والی کوئی لڑکی یا کوئی لڑکایعنی بارٹینڈر۔۔اب اس کی تعریف میں کتابوں کی کتابیں لکھی گئی ہیں اور لکھی جارہی

ہیں یہ میری سمجھ سے بالاتر ہے۔‘‘ میں نے پوچھا

’’کیا ساقی فاروقی کو پڑھا بھی ہے‘‘ بولا

’’نہیں کسی نے ان کایہ شعر سنایا تھا یہی کافی ہوا کہ

اپنے اندر کی گرتی دیواروں پر

اتنی دھوپ اتار کہ سایہ ناز کرے‘‘

میں نے کہا’’یہ تو بڑا جدید شعر ہے ‘‘ کہنے لگا ’’ہو گا جدید مگر یہ سایہ دیوار کا جو موضوع ہے یہ میرے حلق سے نہیں اترتا۔کیا کہوں شاعر کیوں یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت میں درخت ، سائبان یعنی چھتیں وغیرہ نہیں ہوتیں کہ لوگوں کو دیواروں کے سائے میں بیٹھنا پڑتا ہے۔‘‘

میں نے پوچھا

’’فیض احمد فیض کو پڑھا تم نے‘‘ کہنے لگا

’’ہاں دلچسپ شاعر ہیں ان کے کچھ شعر پڑھ کر تو میں بہت ہنسا تھا مثال کےطور پر

فکر دلداری گلزار کروں یا نہ کروں

ذکر مرغانِ گرفتار کروں یا نہ کروں

یہ شعر پڑھ کر مجھے اپنے ایک دوست کا پولٹری فارم یاد آجاتاہے جو مرغانِ گرفتار کا کاروبار کرتا ہے‘‘ میں نے پریشان ہوکر اسے بتایا کہ

’’یہاں مرغانِ گرفتار سے مراد یہ چکن نہیں جو ہم کھاتے ہیں۔ یہ مرغ تو ایک اور پرندہ ہے جو شاید ہم نے نہیں دیکھااور یہ دوسرا مصرعہ فیض کا نہیں شاید سودا کا ہے‘‘ کہنے لگا’’اس بات پر تو مجھے اور زیادہ ہنسی آئے گی کیونکہ پھرتو اس شعر میں یہ پوچھا گیا ہے کہ چڑیاگھرکا ذکر کروں یا نہ کروں۔کیونکہ گرفتارشدہ نادرپرندے چڑیا گھروں میں ہی ہوتے ہیں۔

میں نے طنزیہ پو چھا ’’فیض کا اور کوئی دلچسپ شعر‘‘ توبولا

’’یہ شعر تو خیر بہت مزے دار ہے

جگہ جگہ پہ تھے ناصح تو کوبکو دلبر

انھیں پسند، انھیں ناپسند کیا کرتے

اسے سوچتے ہی یہ منظر میری آنکھوں کے سامنے آتا ہے کہ جگہ جگہ پر سپاہی کھڑے ہیں اور گلی میں محبوبائیں پھر رہی ہیں۔ یہ سیدھا سادہ کرب کرالنگCURB CRAWLINGکا واقعہ دکھائی دیتا ہے۔ جہاں پسند یا ناپسند کرنے کی مہلت پکڑے جانے کے خوف کی نذر ہو جاتی ہے۔ پھر یہ جو ناصح ہے یہ مجھے آج کے دور میں پولیس والے کے علاوہ کوئی اور نہیں سوجھتا۔اسی طرح محتسب بھی پاکستانی تھانیدارکا نظر آتا ہے۔محتسب کے اس مفہوم سے فیض کا یہ شعر کتنا واضح ہو جاتا ہے

محتسب کی خیر اونچاہے اسی کے فیض سے

رند کا، ساقی کا، مے کا، خم کا، پیمانے کا نام

لیکن انڈیااورخاص طور یہاں برطانیہ میں یہ شعر تقریبا بے مفہوم ہے۔ پاکستان میں بھی اگر خدانخواستہ شراب پر پابندی ختم کردی گئی تو پھرکسی محتسب کے فیض سے شراب کا نام اونچا نہیں ہو سکے گا‘‘

قارئین!میں اس نئی نسل کے دوہری شناخت رکھنے والے نوجوان کو اردو شاعری کی روایت کہاں تک سمجھاتاسو میں نے اس کے ساتھ قطعاََ بحث نہیں کی۔ مجھے اس بات کا بھی احساس ہے کہ اردو شاعری کو ابھی تک اپنے زمانے کوساتھ لے کر چلنا نہیں آیا۔شاید اردو شاعری بھی وہی گاجر ہے جس کے حاصل کرنے کی تگ ودو میں گدھا بھاگتا چلا جا رہا ہے۔بیچاری گاجر۔۔۔

فہرست پر واپس

زلزلے کا سفر

آج میں دن بھرحیران و پریشان رہا ۔ ہوا یہ کہ میرے پڑوس میں انگریز رہتا ہے۔مائیکل گوو نام ہے اس کا۔کسی یونیورسٹی میں جیالوجی کا پروفیسر ہے ۔آج اُس سے ملاقات ہوئی تو وہ پاکستان میں آنے والے زلزلے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنے لگا ’’ پاکستان بھی زلزلوں کی پٹی پر ہے۔وہاں عمارات کی تعمیر میں بڑی احتیاط ہونی چاہئے‘‘۔میں نے جواباً بڑے فخر سے کہا’’ ہمارے ماہرین نے اس حوالے سے پاکستان کو انیس حصوں میں تقسیم کر رکھا ہے۔یہ تقسیم زمین میں متحرک فالٹ لائنز کو دیکھتے ہوئے کی گئی ہے کہ یہاں زلزلہ آسکتا ہے یہاں نہیں آسکتا۔پھراسی تقسیم کو سامنے رکھ کر وہاں بلڈنگ کوڈز بنائے گئے ہیں۔‘‘ وہ حیرت اور پریشانی سےمیری شکل دیکھنے لگا جیسے میں نے پتہ نہیں کیا کہہ دیا ہے ۔وہ کچھ دیر بے اعتباری سے مجھے دیکھتا رہا اور پھر بولا ’’نہیں یہ ممکن نہیں۔ابھی تمہارے پاس نہ تو ایسی ٹیکنالوجی ہے اورنہ اتنا علم ۔تم غلط کہہ رہے ہو ‘‘مجھے بڑا سخت غصہ آیا کہ یہ ہم پاکستانیوں کو بالکل ہی گیا گزرا تصور کرتا ہے۔میں نے ذرا سے کھردرے لہجے میں کہا ’’ تم ہم پاکستانیوں کو کیا سمجھتے ہو ۔ہم نے ایٹم بم بنا لیا ہے ۔کیاہم یہ ذراسی زمین کی ٹوٹ پھوٹ کی سائنس نہیں سمجھ سکتے ‘‘۔وہ میری شکل دیکھ کر ہنس پڑا اور بولا۔ایٹم بم بنایا جاسکتا ہے مگر پاکستان میں یہ طے نہیں کیا جاسکتا کہ کہاں زلزلہ آسکتا ہے اور کہاں نہیں بلکہ یہ بھی اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کہ یہاںزلزلے کا زیادہ امکان ہے اور یہاں کم ہے۔تقریباًسارا پاکستان اُس پٹی پر ہے جہاں زلزلے آسکتے ہیں ‘‘میں نے اپنے طور پر اُسے سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا’’ زلزلوں کے حوالے سے آزاد کشمیر ، شمالی علاقہ جات ،مکران ریجن پاکستان میں سب سے خطرناک علاقے قرار دئیے گئے ہیںاور اسلام آباداور سالٹ رینج کوکم خطرناک کہا گیا ہے۔ہمارے ماہرین کے نزدیک وسطی پنجاب اور بالائی سندھ کے علاقے زلزلوں سے مکمل طور پر محفوظ ہیں ‘‘اب وہ بیزاری سے بولا’’میری سمجھ میں نہیں آرہے تمہارے ماہرین ۔تمہارے تقریباََ سارے ملک کے نیچے سے ایک طرح کی فالٹ لائنز گزر رہی ہیںجو زلزلوںکا باعث بنتی ہیں ۔یہ وہی پٹی ہے جو افغانستان ، پاکستان ،بھارت ایران ،ترکی سے ہوتی ہوئی یوگو سلاویہ تک جاتی ہے۔تم اس پٹی سے کیسے معلوم کر سکتے ہو کہ یہاں کچھ نہیں ہوسکتا البتہ یہاں خرابی ہوسکتی ہے۔تمہیں معلوم ہے نا جاپان بھی اسی طرح کی ایک اور زلزلوں والی پٹی پر ہے جو انڈونیشیا اور ملائشیا تک چلی جاتی ہے ۔اتنی ترقی کرجانے کے باوجود ابھی تک جاپانی پوری طرح یہ معلوم نہیں کر سکے کہ کونسے علاقےزیادہ خطرناک ہیں اور کونسے بالکل محفوظ ہیں ۔کسی حدتک یہ معلوم بھی کیا جاسکتا ہے مگر یہ بہت مہنگا پروجیکٹ ہے ۔پاکستان کیلئے ممکن نہیں ہوسکتا کہ وہ اس مقصد کیلئے اتنا سرمایہ لگائے‘‘۔میں نے اسے پھر سمجھانے کی کوشش کی کہ’’ہمارے پاس پورا نقشہ موجودہے جس میں خطرناک علاقے کو سرخ رنگ سے واضح کیا گیا ہے اس میں یلو ایریاز بھی ہیں‘‘۔وہ میری بات کاٹتے ہوئے بولا ’’میرا خیال ہے تم لوگ اپنے آپ کو دھوکا دیتے پھرتے ہو یا میرے جیسے کسی جیالوجی کے ماہر نے تم سے رقم بٹور نےکیلئے تمہیں بے وقوف بنا یا ہے ۔یہ کوئی ضروری نہیں ہوتا کہ جہاں ایک بار زلزلہ آیا ہے دس سال کے بعد بھی دوبارہ وہیں آئے گا۔تم لوگ اگر زلزلوں کی پیشگی تیاری چاہتے ہو تو اس کا ایک ہی طریقہ کارہے کہ ہر تعمیر اُس بلڈنگ کوڈ کے مطابق کرو جس میں زلزلہ پروف ڈیزائن اور لچک پیدا کرنے والا میٹریل استعمال کیا جاتا ہے تا کہ عمارتیں زلزلوں کی تھرتھراہٹ کو برداشت کرسکیں‘‘۔ میرا ذہن ابھی تک یہ تسلیم کرنے پر تیار نہیں تھا کہ ڈاکٹر مائیکل گوو درست کہہ رہا ہے ۔میں نے بحث جاری رکھی۔میں نے پورے اعتماد سے کہا’’میرے علم کے مطابق زمین کی سطح، ابلے ہوئے انڈے کی طرح مختلف جگہوں سے چٹخی ہوئی ہے ۔انہی کو زمین کے اندر کی پلیٹیں کہا جاتا ہے ۔نوعدد بڑی پلیٹیں ہیںاور 12 عددچھوٹی پلیٹیں جو حرکت میں ہیں۔ بلوچستان میں تین بڑی پلیٹیں ہیںانہی کے کناروں یا دراڑوں کے ٹکرائو سے کوئٹہ رینج میںایک بہت بڑا زلزلہ آیا تھا آدھا شہر ختم ہوگیا تھا۔‘‘

کہنے لگا ’’مجھے تمہاری ان باتوں سے کوئی اختلاف نہیں مگر تم یہ کیسے طے کر سکتے ہوکہ پلیٹوں کی ٹوٹ پھوٹ جو 1935میں کوئٹہ کے قریب ہوئی تھی وہی 2005میں بالاکوٹ یا مظفر آباد کے گرد و نواح میں ہوئی۔ایسا کوئی پیمانہ تمہارے پاس نہیں ہے ۔تم نے جو ریڈ زون یا گرین زون بنا رکھے ہیں وہ سب فراڈ ہیں۔‘‘ میں نے کہا ’’ہم ان پلیٹوں کی سالانہ حرکت دیکھ کر یہ اندازہ نہیں کر سکتے کہ کہاں کس وقت ٹکرائو کا امکان ہے۔‘‘۔بولا ’’بے شک ہم حرکت ناپ سکتے ہیں مگر یہ طے نہیں کرسکتے کہ کہاں کس وقت یہ حرکت اُس مقام پر پہنچ جائے گی کہ پلیٹوں میں رگڑ پیدا ہوگی یا ٹکرائو ہوگا ۔اس کا اندازہ لگانے کیلئے ہم نے اربوں پونڈ خرچ کئے ہیں مگر پھر بھی یقینی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔ تمہارے ماہرین چھوٹے چھوٹے دوچار سینسرلگا کرکیسے کہہ سکتے ہیں کہ یہاں زلزلے کا زیادہ امکان ہے۔یہاں کم ہے‘‘۔اب اس کی بات کسی حد تک میری سمجھ میں آگئی تھی ۔اور ذہن میں اقبال ساجد کا یہ شعر لہرا گیا تھا

جہاں بھونچال بنیادِ فصیل و در میں رہتے ہیں

ہمارا حوصلہ دیکھو ہم ایسے گھر میں رہتے ہیں

پھرخیال آیا کہ ہم نے جن علاقوں کو ریڈ زون قرار دے رکھا ہے ۔ان بیچاروں کا کیا قصور ہے ۔مجھے بالکل ایسا لگا کہ جیسے ہم نے کچھ علاقوں کو نحس قرار دے دیا ہو اور کچھ علاقوں کو سعد ۔سومیں نے مجبوراً بات بدلتے ہوئے مائیکل گوو سے کہا ’’اچھا یہ جو conspiracy theories پھیل رہی ہیں کہ بڑی طاقتیں ایسے ہتھیار تیار کرچکی ہیں جن کی مدد سے زلزلے لائے جاسکتے ہیں ۔سنا ہے اس ہتھیار کا نام ’’زلزلے کا سفر ‘‘ رکھا گیا ہے ‘‘۔کہنے لگا ’’یہ کونسی عجیب بات ہے ۔زمین کی کوکھ میں آدھا کلو یورینیم کا دھماکا کردو۔پہاڑ روئی کے گولوں کی طرح اڑتے پھریں گے ۔بے شک زمین کے اندرکسی مخصوص مقام پر ایک حد سے بڑا ایٹمی دھماکہ زلزلہ پیدا کرسکتا ہے مگرمیرے نزدیک خاص طور پر زلزلہ پیدا کرنے والا کوئی ہتھیار ابھی تک کہیں تیار نہیں کیا گیا۔ حوصلہ رکھو۔دنیا مسلسل زندگی کی طرف بڑھ رہی ہے ۔ موت کی طرف نہیں ‘‘۔

فہرست پر واپس

کوالالمپور سے بیجنگ جاتا ہوا

ایک مسا فر طیا رہ کہیں گم ہوگیا۔کوالالمپور سے بیجنگ جاتا ہوا۔ ۔۔ اس پر239 اپنی اپنی منز لو ں کے تصو ر سے سر شا ر لوگ سوا ر ہو ئے تھے۔239کہانیاں گم ہوگئیں ۔ کو ئی کسی کو الوداع کہہ کر اس پر سوار ہوا تھا۔کوئی پیچھے رہ جا نے والی آنکھوںکولوٹ آنے کی روشنیاں دے کر بیٹھا تھا۔ کو ئی بچھڑ ے ہو ئو ں کو ملنے کی میٹھی امیدیں سمیٹ کر اپنی نشست پر ہلکورے لے رہاتھا۔اور پھر اچانک وہ جہاز گم ہوگیا۔ کیاہو ا؟ ۔سائنس خاموش ہے ۔تحقیقات جاری ہیں۔امریکی میڈیاکویاد آگئے ہیں وہی عا م مسا فر طیار ے جو اڑتے ہو ئے بم بن کر ۔ بر با دیو ں کے دو شیطا نی ہا تھو ں کی طر ح ورلڈ ٹر یڈ سنٹر کے ’’ جڑ و ا ں ٹا وروں سے ٹکر ا گئے تھے اوراس نے گمشدہ طیارے کے پاکستان پہنچ جانے کی امکانی خبر نشر کردی ہے۔ کہانیاں تراشنے والے امریکی مسلسل سوچ رہے ہیں کہ شمالی وزیر ستان کے پہاڑوں میںوہ ایئر پورٹ کہاں تعمیر کیا جائے جہاں اتنا بڑا طیارہ اتر سکے۔

امریکیوں کے ساتھ میں انہیں نہیں بھول سکتا ۔ جوور لڈ ٹر یڈ سنٹر کے ٹا ور وںسے ’’ ہلا کت خیز جہا ز ٹکرا ئے تھے اور سنٹر کے اند رکی اور پڑ و س کی روا ں رواں زند گی اپنے تما م حسن تما م در خشند گیو ں اور تما م تا با ئیوں سمیت تبا ہی کی اند ھیر و ں بھر ی وا دیو ں میں اُتر گئی تھی۔وہ جہاز میرے پاکستان کو ایک ایسی طویل جنگ میں جھونک گئے ہیں جس کے شعلے ابھی تک مجھے اپنے لباس میں دکھائی دے رہے ہیں۔میں اس جہاز کو بھی نہیں بھول سکتا جو اسکے تقر یبا ً آدھ گھنٹہ بعد پینٹا گو ن سے ٹکرا یاتھا اور اسکے ایک حصہ کو فلک رس شعلو ں کا جہنم بنا گیاتھا ۔ایک امریکی جنرل سمیت کئی اعلی آفسران ہلاک ہوگئے تھے ۔مجھے اپنے شہر میانوالی کے میجر جنرل ثنا اللہ نیازی کی شہادت اسی سلسلے کی ایک کڑی لگتی ہے۔بے شک ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے واقعہ میں انسا نی جا نو ں کی ہلا کت ہز ا رو ں تک تھی و ر لڈ ٹر یڈ سنٹر میں 265 تو ا غو ا شدہ جہا ز و ں کے مسا فر اور ہا ئی جیکر تھے کم از کم 2259 و ر لڈ ٹر یڈسنٹر میں کام کر نے وا لے تھے اور 343وہ جا نبا ز تھے جو آگ بجھا تے ہو ئے آگ کا لقمہ بن گئے ۔

کم از کم تین ہز ا ر افرا د نے انشورنس کلیم دا خل کر ائے جنہیں اس ابلیسانہ قہر ما نی میں شد یدزخم آئے ایک اور اغوا شدہ جہا ز مسافرو ںاور ہا ئی جیکر و ں کی با ہمی لڑ ائی میں اپنے ٹا رگٹ پر نہ پہنچ سکا اور سمر سٹ (پنسلو انیا)میں گر کر تبا ہ ہو گیا اس میں سوا ر لو گو ں میں سے کو ئی بھی مو ت سے نہ بچ سکا ۔ میں جانتا ہوں کہ ان تین ہزار لوگوں کی موت کے وجہ سے ساٹھ ہزار پاکستانیوں کی شہادت ہوئی ہے۔سو گیارہ ستمبر کے روز جو آگ لگائی گئی تھی میں ابھی تک اسی آگ جھلس رہا ہوں ۔اور اب امریکی میڈیا کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے طیارے کو بھی اس جنگ کا حصہ بنا چاہ رہا ہے ۔امریکہ کے تاریخ پر نظر ڈال کرامریکیوں کے مزاج کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ امر یکہ کے علا قہ (HPWAI ) میں پر ل ہا ر بر پر 1814 ؁ ء میں جا پا نیو ں نے ایک ہلا کت خیز حملہ کیا تھا جس میں تقر یبا ً 2400 افرا د لقمہ اجل ہو ئے تھے امر یکہ نے اسی حملہ کے با عث ہیرو شیما اور ناگا ساقی پر اٹیم پھینک دئیے تھے ۔پرل ہاربر کے بعد امر یکہ کی سر زمین پر کسی بیر و نی قو ت کا یہ حملہ انتہا ئی ہلا کت خیز تھا جس نے تین ہز ا ر انسا نو ں کی جا ن لے لی ۔مگر ان دونو ں حملو ں میں فر ق ہے 11 ستمبر 2001 ؁ کے خو د کش حملہ میں تقر یبا ً تین ہز ار افرا د کا م آئے جبکہ 1814 ؁ کے جا پا نی حملہ میںمر نے و الو ں کو تعد ا د 2400 تھی ، دو سرا فر ق یہ ہے کہ 1814 ؁ کا حملہ ایک متعین ملک کی متعین فوج کیطر ف سے ایک متعین ملٹر ی بیس پر تھا جبکہ 11 ستمبر کا حملہ کسی متعین ملک کی متعین فو ج کی طر ف سے نہیں نا معلوم افرا د کی طر ف سے ہوا اور اس میں پہلے و ر لڈ ٹر یڈ سنٹر کی شہر ی آبا دی کو اور پھر پینٹا گو ن کے ملٹر ی ٹا ر گٹ کو نشا نہ بنا یا گیا زیا دہ نقصا ن ور لڈ ٹر یڈ سنٹر کا مطلو ب تھا اور ہو ا بھی سہی ۔ تیسرا فر ق یہ ہے کہ 11ستمبر کا حملہ سو لین ائیر لا ئنز جہازوں کو ہا ئی جیک کر کے کیا گیا جن کے متعلق کو ئی تصو ر بھی نہیں کر سکتا تھا کہ یہ جہا ز تبا ہ کن مقا صد کے تحت محوپر و ا ز میں جبکہ 1814 ؁ کی صور ت حا ل اس سے بہت مختلف تھی ۔

مگر ان تین ہزار افراد کی موت کی بنیاد پر دنیا میں کتنے لاکھ لوگ امریکی پالیسیوں کی قربان گاہ پر بھینٹ چڑھ گئے ہیں ایک اندازہ کے مطابق ان کی تعدادجاپان پر پھینکے گئے امریکی اٹیم بموں سے ہلاک ہونے والوں سے کہیں زیادہ ہے اور مسلسل لوگ مر رہے ہیںایک کمال اور بھی ہے کہ ان تمام ہلاکتوں کا الزام بھی امریکہ پر نہیں آرہا ۔ ذہین لوگوں کے انتقام کا یہ نیا انداز ہے ۔کہتے ہیںامریکیوں کو ایک عجیب و غریب فن آتا ہے وہ کانٹوں کو گلاب،شعلوں کو شبنم ۔اندھے غاروں کو کہکشاںصرف کہتے نہیں ۔ثابت کرتے ہیںان سے ہاتھ ملایا جائے تووہ ہاتھ کاٹ لیتے ہیں مگر خبر نہیں ہوتی، ایسے آئینہ دکھانے لگتے ہیں کہ آنکھیں نکال لیتے ہیں، گیت سنانے کی فرمائش کرتے ہیں اورزبان کاٹ لیتے ہیں۔پھراسی لکنت بھری آواز کو تمغوں سے سرفراز کرنے لگتے ہیں۔بہرحال کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے طیارے کی تلاش جاری ہے۔امریکی میڈیا مسلسل یہی سوچ رہا ہے کہ شاید طیارہ کسی پاکستانی اپنی جیب میں ڈال لیا ہے۔سو پاکستانیوںکی جیبیں ٹٹولی جارہی ہیں۔کہانی بنائی جارہی ہے ۔کردار تخلیق کئے جارہے ہیں۔اور بے شک فکشن اور حقیقت میں کچھ زیادہ فاصلہ نہیں ہوتا۔

فہرست پر واپس

طارق مرزا

میں بریڈفورڈ کوگرتی ہوئی کپڑے کی ملوں کے حوالے نہیں پہچان سکا تھا۔میں اسے جاوید اختر بیدی کی شاعری کی ہفت پہلو انقلابی روشنی سے بھی نہیں پہچان سکا تھا جو برطانیہ کے اردو ادب میں قوسِ قزح کا خلاصہ ہے۔میں نے بریڈفورڈ کو صرف طارق مرزا کے حوالے سے سمجھا اور پرکھا تو مجھے عجیب و غریب حد تک خوبصورت نظر آیا ۔مجھے طارق مزرا کے لفظوں میں پتھر کی قدیم سلوں کاایسا انعکاس دکھائی دیا جوطباشیری چہروں کی مستعار تابندگی کی ماہیت کو پلٹ پلٹ کر نارنجی کررہاہے۔جوچہروں اور پتھر کی سلوں سے نکلتی ہوئی اجلی دھوپ سے شراب کشید کرتا ہے۔ہاں وہی شراب کارتھوسیا carthusia فرقے کے عابدوں کا مشروب تھی۔میں جو انجانے خوف ، بے نام جھجک اور ظلمتِ ذات کے مقفل شدہ تابوت میں زندگی کی دھڑکنیں گنتا رہتاتھا۔طارق مرزا سے مل کر مجھے یہ انکشاف بڑا عجیب لگا کہ چیزیں خوبصورت ہوتی ہیں اورمظالم سے بے نیازحسنِ تناسب برقرار رکھتی چلی آرہی ہیں۔ان پر فطرت اپنی تمام بے کوشش اختراعی علامتوں اور بے ساختہ تخلیقی رحمتوں کے ساتھ سایہ فگن ہے۔

طارق مرزا اس حوالے سے بھی برطانیہ کا ایک عجیب و غریب شاعر ہے کہ اس کی بنیاد میں اردو زبان یا اردو شاعری کی کوئی اینٹ موجود نہیں جوہجرت کے وقت رختِ سفرمیں اس کے ساتھ آئی ہو ۔وہ اس وقت یہاں آیا تھا جب اس کی عمر چند سال تھی ۔وہ یہیں کے سکولوں میں پڑھااور اسی انگلش زبان کے ماحول پروان چڑھا ۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے پٹرولیم میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور پھر اردو زبان میں شعر کہنے لگا۔یہ ایک انتہائی حیرت انگیز اورناقابل ِ یقین وقوعہ کیسے رونما ہوا۔میں نے اس بات کو سمجھنے کیلئے اس کے کلام کا بڑی باریک بینی سے جائزہ لیا ہے۔اور میں یہ کہنے میں کوئی باگ محسوس نہیں کرتا کہ وہ واقعتاً یورپ کا نمائندہ شاعر ہے ۔اس کی شاعری پڑھ کر یہی ا حساس ہوتا ہے کہ وہ کہیں لیک ڈسڑکٹ میں جھیل کے کنارے کسی پب کے باہراُگے ہوئے بیچ پر بیٹھ کسی سے کہہ رہا ہے۔

جدائی اب ضروری ہو گئی ہے

میں دل ہوں اور تجھ سے بھر گیا ہوں

میں نے مسلسل بائیس سال اس سے گفتگو کی ہے۔مگر ابھی تک مشرق و مغرب کے اس اشتراک کو پوری طرح سمجھنے میں کامیاب نہیں ہوا ۔ میں نے ایک دن اس سے پوچھا کہ یہ جو تم نے شعر کہا ہے کہ

یہ میرے شہر کی فطرت ہے طارق

ہوا کو چوڑیاں پہنائے رکھنا

یہ تو مشرق کا تجربہ ہے ۔ مغرب کا نہیں۔یہ تم نے کہاں سے لیاہے۔ تو کہنے لگا مجھے بچپن سے کانچ کی چوڑیوں کی آواز بہت اچھی لگتی ہے ۔میں نے یونیورسٹی کے دنوں میں اپنی ایک انگریز دوست کو چوڑیوں کا ایک ڈبہ پاکستان سے منگوا کر تحفہ میں دیا مگر اس نے وہ چوڑیاں پہنی نہیں ۔ اور جب میں نے اس بات کا اصرار کیاتو اس نے وہ تحفہ مجھے لوٹا دیا۔میں نے کونی فر(conifer)کے در خت کی ایک شاخ سے تمام پتے نوچ کر اس میں وہ چوڑیاں بھر دیں اور پھر جب ہوا چلی توجھولتی شاخ سے چوڑیوں کے گیت اترنے لگے۔اس شعر کا اس واقعہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں مگرمجھے لگتا ہے کہ لاشعوری سطح پر یہ مغرب میں مشرق کی تلاش کا کوئی عمل ہے۔اسی غزل کا ایک اور شعر بھی یاد آرہا ہے

محبت میں ضروری تو نہیں ہے

کسی کو عمر بھر اپنائے رکھنا

آج کے دور میں ایڈز کا مرض ایک ایسا موضوع ہے۔جس پرسیمینار تو منعقد کرائے جاسکتے ہیں لمبی لمبی طویل تقریریں تو کی جاسکتی ہیں ،مضمون اور کتابیں لکھی جاسکتی ہیں حتیٰ نظم کہی جاسکتی ہے مگراس موضوع پر غزل کاشعر کہنا بہت مشکل کام ہے۔کیونکہ غزل کے شعر میں اگر تغزل نہ رہے تو اس کاکھردراپن بھونڈی شکل اختیار کر لیتا ہے۔لیکن طارق نے اس موضوع پر ایسا شعرکہا جوہر لحاظ سے ایک مکمل اور بھرپور شعر ہے

جسم کے نئے رواج سے خوف آتا ہے

تیز بخار ہے اور علاج سے خوف آتا ہے

اسی غزل کا ایک شعر یاد آرہا ہے

جیب میں لے کر ماچس کی تیلی پھرتا ہوں

مجھ کو اپنے سرد مزاج سے خوف آتا ہے

اس شعر کا پہلا مصرعہ صرف طارق ہی کہہ سکتا تھا کیونکہ یہ خالصاً مغربی چیز ہے کہ جیب سے ماچس کی صرف ایک تیلی نکال کراور اسے اپنے بوٹ کے موٹے تلوے سے رگڑ کرسلگاتے ہوئے سگریٹ جلانے کے عمل سے مشرق میں رہنے والوں کی واقفیت نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہ مغرب کے انتہائی کھردرے،وحشی اور سرد مزاج لوگوں کا پسندیدہ عمل ہے۔لیکن ایک سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اردو ادب کے دامن کو ایسے اشعار بھرنے والا یہ شاعر گمنام کیوں ہے۔میرے نزدیک اس کی وجہ صرف اور صرف طارق مرزا کی بد مزاجی ہے ۔ میں اس بدمزاجی کو اس کی فقیرانہ روش یا بے پروائی بھی کہہ سکتا تھا۔مگر سچ یہ ہے کہ بے پروائی یا اپنی انتہا کو پہنچتی ہے تو بد مزاجی میں بدل جاتی ہے ۔اس بدمزاجی کا اندازہ لگانے کیلئے یہی کافی ہے کہ جن دنوں وہ شیل پاکستان کا چیف ایگزیکٹو ہوا کرتا تھا میں بھی کچھ دن کراچی میں اس کے مہمان خانے میں رہائش پذیر ہوا۔ان دنوں جون ایلیا روزانہ شام ڈھلتے سے ذرا پہلے وہاں آجاتے تھے اور رات دیر تک وہاں گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ لکھتے بھی رہتے تھے۔ میں نے ایک دن طارق سے پوچھا کہ میں ایک بار پہلے یہاں آیا تھا تو اقبال مہدی سارادن یہاں بیٹھ کر تصویریں بنا رہا ہوتا تھااب یہ جون ایلیا ۔۔۔یہ یہاں کیا لکھتے رہتے ہیں تو طارق نے ہنس کر کہا کہ ڈیڑھ ماہ ہو گیا ہے۔ میری کتاب کا دیباچہ لکھ رہے ہیں میں نے حیرت سے پوچھا کہ اتنے دنوں میں پوری کتاب لکھی جاسکتی ہے طارق پھر ہنس پڑا اور بولا ”موصوف اس وقت تک ساٹھ صفحات لکھ چکے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ کوئی چار پانچ سو صفحات پر مشتمل دیباچہ لکھیں گے “۔وہ کتاب او ر دیباچہ تو خبر نہیں کب شائع ہو مگرمجھے جو طارق مرزا کے اشعار یاد ہیں وہ درج کئے دیتا ہوں ۔

کوئی ساری رات کا جاگا جلتا ہے

جیسے تیل میں ڈوبا دھاگا جلتا ہے

میں نے اس کو دیکھا اور پسند کیا

اور پھر اس پر ہر دروازہ بند کیا

روز اس شہر کے ہر چہرے کی رم بدلتی رہتی ہے

جیسے ایک طواف اپنی سم بدلتی رہتی ہے

کھڑا ہوں بے سرو سامانیوں میں

نمک رہتا ہے جیسے پانیوں میں

ایسے ایک تہائی اس کا روپ بکھر جائے

جیسے دو پیڑوں کے بیچ دھوپ بکھر جائے

سرخ لبوں کا مدہم داغ پیالی پر

چھوڑ گئی وہ ایک چراغ پیالی پر

پورا سورج آجاتا ہے کمرے میں

بعض اوقات تو ایسی راتیں پڑتی ہیں

کتنا مشکل تیرے درد سے یاری کرنا

ایک رفتار سے چیتے کی سواری کرنا

گزرا ہوا کل اور ماضی نہیں رکھتا

میں ساتھ کبھی اپنے ریاضی نہیں رکھتا

میرے بعد تو ایسے ختم ہوا ہے عشق

جیسے کفر مدینے میں نہیں آسکتا

کیلنڈر میں گم رہتے ہو کیوں طارق

آٹھواں دن تو ہفتے میں نہیں آسکتا

فہرست پر واپس